🏠 Portal 🔍 Workbench ❓ Help
🔖 Bookmarks & Reading Progress
View on Portal →
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ط
كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ۧ ع
۱۳
وَمَا أُبَرِّئُ
تَفْسِيْرُ صِدِّيْقِى
از
شمسُ المفسّرین بحر العلوم خادم القرآن
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ
(سابق صدر شعبۂ دینیات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن)
باہتمام محمد عباس علم بردار صدیقی
ناشر: حسرت اکیڈیمی پبلیکیشنز، صدیق گلشن، بہادر پورہ، حیدرآباد اے۔ پی
ہدیہ : ( )
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ط
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.
كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ۧ ع
“Thus do We explain the signs in detail for a people who reflect.” (Qur’an 10:24)
Part 13
Wa Mā Ubarri’u (And I Do Not Acquit Myself)
Tafsīr-e-Ṣiddīqī
By
Shams al-Mufassirīn (Sun of the Exegetes), Baḥr al-‘Ulūm (Ocean of Sciences), Khādim al-Qur’ān (Servant of the Qur’an)
Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī Qādirī ‘Ḥasrat’ (may Allah have mercy upon him)
(Former Head of the Department of Theology, Osmania University, Hyderabad Deccan)
Compiled and seen through the press by Muḥammad ‘Abbās ‘Alam-Bardār Ṣiddīqī
Publisher: Hasrat Academy Publications, Siddiq Gulshan, Bahadurpura, Hyderabad, A.P.
Hadiya (Contribution): ( )
فہرستِ مضامین و عنواناتِ حاشیہ / Table of Contents (Pages ۲–۷۳)
سورۃ یوسف ۱۲، سورۃ الرعد ۱۳ و سورۃ ابراہیم ۱۴Sūrat Yūsuf, Sūrat ar-Ra‘d & Sūrat Ibrāhīmص ۲بزرگوں کی دُعا کی ضرورتThe Necessity and Efficacy of the Supplications of the Pious Eldersص ۱۷۹قرآن کے قصے عبرت دلانے کے لئے بیان کئے گئے ہیںQuranic Narratives Are Imparted to Inspire Moral Awakening and Admonitionص ۱۸۱یوسف علیہ السلام کا قصہThe Parallels in the Narrative of Joseph (peace be upon him)ص ۱۸۲غیر خدا کو سجدۂ مطلق حرام ہےAbsolute Prohibition of Prostrating to Other Than Allahص ۱۸۳صرف مرد پیغمبر ہوتے ہیں کی طرف اشارہScholarly Indication: Prophethood Is Conferred Solely Upon Menص ۱۸۵رحمت سے مایوس نہ ہو اپنے عمل کو درست کروDo Not Despair of Mercy; Rectify Your Deedsص ۱۸۷سُوْرَۃُ الرَّعْدِ مَکِّیَّۃٌ وَھِیَ ثَلٰثٌ وَّ اَرْبَعُوْنَ اٰیَۃً وَّ سِتُّ رُکُوْعَاتٍ سورہ رعد مکہ میں نازل ہوئی اس میں تینتالیس (۴۳) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیںSūrah ar-Ra‘d (The Thunder) — Revealed in Makkah (or Madinah according to some authorities), comprising 43 verses and 6 sections (rukū‘s).ص ۱۸۷خدا سے ہٹ کر جو دوسروں سے مانگے اُسے کچھ نہیں ملتاWhoever Pleads to Other Than Allah Gains Nothing but Desolationص ۱۹۴یہاں سجدہ ہے ۔ یہ آیت پڑھتے ہی سجدہ کر لینا چاہئیے ۔Mandatory Sajdah Note: At this verse occurs an obligatory prostration of recitation (Sajdah at-Tilāwah); upon reading or hearing this verse, one should immediately prostrate.ص ۱۹۵حق کبھی مغلوب نہیں ہوتاTruth Is Never Vanquishedص ۳۸نیکوں کا انجام نیکThe Blessed End of the Righteousص ۴۳پیغمبر تبلیغ کرتا ہے اور محاسبہ اللہ کے ہاتھ ہےThe Prophet Delivers the Message, While the Reckoning Rests with Allahص ۴۹سُوْرَةُ إِبْرَاهِيمَ مَكِّيَّةٌ وَهِيَ اثْنَتَانِ وَخَمْسُونَ آيَةً وَسَبْعَةُ أَرْكُعٍ سورۃ ابراہیم مکہ میں نازل ہوئی اس میں باون (۵۲) آیتیں اور سات (۷) رکوع ہیںSŪRAH IBRĀHĪM (MECCAN — 52 VERSES, 7 SECTIONS) Sūrah Ibrāhīm was revealed in Mecca; it comprises fifty-two (52) verses and seven (7) sections (rukū‘s).ص ۵۰خدا جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت نہیں کرتاAllah Guides Whomsoever He Wills and Leaves in Error Whomsoever He Willsص ۵۲یہ تو صرف دنیا کا انجام تھا ۔This Was Merely the Worldly Outcomeص ۵۸کافروں کے عمل کی مثالParable of the Deeds of Disbelieversص ۵۹سب خدا کے سامنے حاضر ہیں ۔All Shall Stand Present Before Allahص ۶۰شیطان کا اپنے متبعین سے اظہارِ بے تعلقیSatan's Disavowal of His Followersص ۶۱اچھی بات کی مثالParable of the Good Wordص ۶۲بُری بات کی مثالParable of the Evil Wordص ۶۳ایمانداروں کو اللہ ثابت قدم رکھتا ہےAllah Keeps the Believers Steadfastص ۶۳خدا کی دی ہوئی نعمتوں کو ٹھکرانے کا نتیجہ جہنم کا ٹھکانا ہےRejecting Allah's Bounties Results in the Abode of Hellص ۶۴اللہ کی نعمتوں کا شمار نہیں کیا جا سکتاAllah's Bounties Cannot Be Numberedص ۶۶ہر مسلمان ملت ابراہیمی یعنی توحید پر رہتا ہےEvery Muslim Abides upon the Abrahamic Creed of Pure Monotheismص ۶۶بڑوں سے نسبت ثابت کرنے کے لئے اُن کی پیروی ضروری ہےTo Claim Lineage to the Righteous, Following Their Footsteps is Essentialص ۶۷ان مکاروں سے کب انتقام لیا جائے گا ۔When Shall Retribution Be Exacted from These Plotters?ص ۷۲یہ کیوں ؟Why Is This So?ص ۷۲سُوْرَةُ الْحِجْرِ مَكِّيَّةٌ وَهِيَ تِسْعٌ وَتِسْعُوْنَ آيَةً وَسِتُّ رُكُوْعَاتٍ سورہ حجر مکہ میں نازل ہوئی اس میں ننانوے (۹۹) آیات اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔SŪRAH AL-ḤIJR (MECCAN — 99 VERSES, 6 SECTIONS) Sūrah al-Ḥijr was revealed in Mecca; it contains ninety-nine (99) verses and six (6) sections (rukū‘s).ص ۷۳
الْجُزْءُ الثَّالِثَ عَشَرَ — وَمَا أُبَرِّئُ (۱۳)
سورۃ یوسف (۱۲)، سورۃ الرعد (۱۳) و سورۃ ابراہیم (۱۴)
PART XIII — WA-MĀ UBARRI’U (“AND I DO NOT ABSOLVE”)
Sūrat Yūsuf (12:53–111), Sūrat ar-Ra‘d (13:1–43) & Sūrat Ibrāhīm (14:1–52)
آیت ۵۳
[ص ۲] وَمَآ اُبَرِّئُ نَفْسِيْۚ اِنَّ النَّفْسَ لَاَمَّارَةٌۢ بِالسُّوْٓءِ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّيْؕ اِنَّ رَبِّيْ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۵۳﴾
Verse 53
[p. ۲] وَمَآ أُبَرِّئُ نَفْسِىٓ ج إِنَّ ٱلنَّفْسَ لَأَمَّارَةٌۢ بِٱلسُّوٓءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىٓ ج إِنَّ رَبِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿53﴾

وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِي ؛ اور میں اپنے نفس کو بری نہیں سمجھتا ، میں اپنے کو غلطیوں سے پاک نہیں سمجھتا ۔ اِنَّ النَّفْسَ ؛ بے شک نفس ۔ لَأَمَّارَةٌ بِالسُّوءِ ؛ بری بات کا امر اور حکم دینے والا ہے ۔ اِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي ؛ مگر جس پر میرا رب رحم فرمائے ۔ إِنَّ رَبِّي ؛ بے شک میرا رب ۔ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ؛ مغفرت کرنے والا اور رحم کرنے والا ہے ۔

وَمَا أُبَرِّئُ نَفْسِىٓ (wa-mā ubarri’u nafsī)—“And I do not acquit my own soul; I do not consider myself immune from faults.” إِنَّ ٱلنَّفْسَ لَأَمَّارَةٌۢ بِٱلسُّوٓءِ (inna n-nafsa la-ammāratum bi-s-sū’)—“verily the base soul (nafs) is an incessant commander of evil,” perpetually urging toward misdeeds and transgression; إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّىٓ (illā mā raḥima rabbī)—“save that upon whomsoever my Lord bestows mercy.” إِنَّ رَبِّى غَفُورٌ رَّحِيمٌ (inna rabbī ghafūrur-raḥīm)—“Verily my Lord is Oft-Forgiving, Most Merciful.”

ترجمہ (آیت ۵۳) :- اور میں اپنے نفس کو پاک اور عیوب سے بری نہیں سمجھتا ۔ یقینا نفس بری بات کا حکم دیا کرتا ہے ، مگر جس پر میرا رب رحم فرمائے ۔ بے شک میرا رب غفور رحیم ہے ۔ (وہی ہے خطاؤں کا ڈھانکنے والا ، وہی ہے رحم و کرم کرنے والا ۔ ) ۔
Translation (Verse 53): And I do not deem my soul innocent or free from defects. Verily, the lower self continuously incites towards wrongdoing, except upon whom my Lord bestows mercy. Truly, my Lord is Oft-Forgiving, Ever-Merciful (He is the One Who veils transgressions, and He is the Dispenser of grace and compassions).

جب یوسف علیہ السلام کی پاکدامنی اور طہارت بادشاہ پر ظاہر ہوگئی اور وہ بھی سمجھ گیا کہ یہ بہترین تعبیر دینے والے ہیں تو کہا :-

When the absolute innocence, purity, and chastity of Joseph (peace be upon him) became manifest unto the King, and he also realized that he was the supreme interpreter of visions, he commanded:-

آیت ۵۴
وَقَالَ الْمَلِكُ ائْتُوْنِيْ بِهٖٓ اَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِيْۚ فَلَمَّا كَلَّمَهٗ قَالَ اِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِيْنٌ اَمِيْنٌ ﴿۵۴﴾
Verse 54
وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦٓ أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِى صلے فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ قَالَ إِنَّكَ ٱلْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ ﴿54﴾

وَقَالَ الْمَلِكُ ؛ اور بادشاہ نے کہا ۔ اِيْتُونِي بِهِ ؛ اس کو یعنی یوسف کو میرے پاس لاؤ ۔ اسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِي ؛ میں ان کو اپنے لئے خالص کرتا ہوں یعنی میں ان کو اپنا سکریٹری اور معتمد بناتا ہوں ۔ میں ان کو میرے ندیمان خاص میں شریک کرتا ہوں ۔ فَلَمَّا كَلَّمَهُ ؛ پھر جب بادشاہ نے یوسف علیہ السلام سے گفتگو کی ۔ قَالَ إِنَّكَ الْيَوْمَ لَدَيْنَا ؛ کہا بے شک تم آج ہمارے پاس ۔ مَكِينٌ اَمِيْنٌ ؛ بڑا مرتبہ اور مقام رکھنے والے اور امانت دار ہو ۔ آج سے تمہارا مکان ، تمہاری جگہ ہمارے دل میں ہے ۔ کیونکہ امانت اور طہارت تمہارا کام ہے ۔

وَقَالَ ٱلْمَلِكُ ٱئْتُونِى بِهِۦٓ (wa-qāla l-maliku’tūnī bih)—“And the King said: ‘Bring him unto me!’” meaning bring Joseph before me; أَسْتَخْلِصْهُ لِنَفْسِى (astakhliṣhu li-nafsī)—“‘that I may select him exclusively for myself;’” that is, I will appoint him as my chief confidential secretary and trusted minister, admitting him into my inner circle of intimate courtiers. فَلَمَّا كَلَّمَهُۥ (fa-lammā kallamah)—“So when the King conversed with Joseph (peace be upon him);” قَالَ إِنَّكَ ٱلْيَوْمَ لَدَيْنَا مَكِينٌ أَمِينٌ (qāla innaka l-yawma ladaynā makīnun amīn)—“he declared: ‘Verily, this day you possess with us high station, exalted authority, and utter trustworthiness.’ From this day forward, your seat and dwelling are in our very heart, for unblemished integrity and purity are your innate essence.”

ترجمہ (آیت ۵۴) :- اور بادشاہ نے کہا اُن کو (یوسف کو ) میرے پاس لاؤ ۔ میں ان کو اپنے ندیمان خاص میں شریک کرتا ہوں ۔ پھر جب بادشاہ نے اُن سے (یوسف سے) گفتگو کی ( کلام کیا) تو کہا : تم آج سے ہمارے پاس بڑے معزز اور امین ہو ۔
Translation (Verse 54): And the King said: “Bring him (Joseph) unto me! I shall attach him exclusively to my personal service.” Then, when he conversed with him (spoke with Joseph), he said: “From this day forth, you hold an exalted rank and trusted position in our presence.”
آیت ۵۵
قَالَ اجْعَلْنِيْ عَلٰى خَزَآىِٕنِ الْاَرْضِۚ اِنِّيْ حَفِيْظٌ عَلِيْمٌ ﴿۵۵﴾
Verse 55
قَالَ ٱجْعَلْنِى عَلَىٰ خَزَآئِنِ ٱلْأَرْضِ صلے إِنِّى حَفِيظٌ عَلِيمٌ ﴿55﴾

قَالَ اجْعَلْنِي ؛ یوسف علیہ السلام نے بادشاہ سے کہا مجھے مقرر کر دیجئے ، بنا دیجئے ۔ عَلَى خَزَائِنِ الْأَرْضِ ؛ اس سرزمین کے خزانوں کا نگران کار ۔ اِنِّي حَفِيظٌ عَلِيمٌ ؛ بے شک میں حفاظت کرنے والا ، علم اور واقفیت رکھنے والا ہوں ۔

قَالَ ٱجْعَلْنِى عَلَىٰ خَزَآئِنِ ٱلْأَرْضِ (qāla j‘alnī ‘alā khazā’ini l-arḍ)—“Joseph (peace be upon him) said unto the King: ‘Appoint me over the storehouses of the land,’” as the supreme overseer of the grain reserves and treasuries of this realm; إِنِّى حَفِيظٌ عَلِيمٌ (innī ḥafīẓun ‘alīm)—“‘verily, I am a vigilant guardian, endowed with comprehensive knowledge and administrative competence.’”

ترجمہ (آیت ۵۵) :- (یوسف علیہ السلام نے ) کہا (اے بادشاہ ! مجھے اس سر زمین کے خزانوں کا نگراں کار بنا دیجئے ۔[ص ۳] بے شک میں بڑی حفاظت کرنے والا ، علم اور واقفیت رکھنے والا ہوں ۔
Translation (Verse 55): (Joseph, peace be upon him) said: “(O King!) Appoint me over the storehouses of the land.[p. ۳] Truly, I am a vigilant custodian, possessing profound knowledge and administrative skill.”
آیت ۵۶
وَكَذٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوْسُفَ فِي الْاَرْضِۚ يَتَبَوَّاُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُؕ نُصِيْبُ بِرَحْمَتِنَا مَنْ نَّشَآءُ وَلَا نُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ ﴿۵۶﴾
Verse 56
وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِى ٱلْأَرْضِ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُ ج نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَآءُ صلے وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿56﴾

وَكَذَلِكَ ؛ اور اسی طرح - مَكَّنَّا لِيُوْسُفَ فِي الْأَرْضِ ؛ ہم نے صاحب قدرت و طاقت بنایا یوسف کو اس سرزمین میں ، اس ملک میں ۔ يَتَبَوَّأُ مِنْهَا ؛ اس سر زمین پر حکومت اور اقتدار رکھتا تھا ۔ حَيْثُ يَشَاءُ ؛ جہاں چاہتا ۔ نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا ؛ ہم اپنی رحمت پہنچا دیتے ہیں ۔ مَنْ نَّشَاءُ ؛ جس کو چاہیں ۔ وَلَا نُضِيعُ ؛ اور ہم ضائع نہیں کرتے ۔ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ؛ احسان کرنے والوں کے اجر کو ، ہم کسی کی نیکی کو بیکار نہیں کرتے ۔

وَكَذَٰلِكَ مَكَّنَّا لِيُوسُفَ فِى ٱلْأَرْضِ (wa-kadhālika makkannā li-Yūsufa fī l-arḍ)—“And thus We established Joseph with sovereign authority and capability in the land,” across the kingdom of Egypt; يَتَبَوَّأُ مِنْهَا حَيْثُ يَشَآءُ (yatabawwa’u minhā ḥaythu yashā’)—“he dwelt and exercised governorship therein wherever he willed.” نُصِيبُ بِرَحْمَتِنَا مَن نَّشَآءُ (nuṣību bi-raḥmatinā man nashā’)—“We bestow Our mercy upon whomsoever We will;” وَلَا نُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ (wa-lā nuḍī‘u ajra l-muḥsinīn)—“and We never allow the reward of the doers of good (al-muḥsinīn) to go to waste; We do not nullify the righteousness of any sincere soul.”

ترجمہ (آیت ۵۶) :- اور ہم نے یونہی یوسف کو اس سر زمین میں طاقتور بنا دیا تھا ۔ وہ اس سر زمین میں جہاں چاہتا حکومت کرتا ۔ ہم جس کو چاہتے ہیں اپنی رحمت سے سرفراز کرتے ہیں اور محسنوں کا اجر ہم ضائع نہیں کرتے ۔ ( ہر شخص کو اس کی نیکی کا بدلہ دیتے ہیں ) ۔
Translation (Verse 56): And thus did We establish Joseph with power in that land. He governed wherever he pleased across the territory. We favor whomsoever We will with Our mercy, and We never suffer the recompense of the virtuous to be lost (We recompense every person fully for their good deeds).
آیت ۵۷
وَلَاَجْرُ الْاٰخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَكَانُوْا يَتَّقُوْنَۗ ﴿۵۷﴾
Verse 57
وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ ﴿57﴾

وَلَأَجْرُ الْآخِرَةِ خَيْرٌ ؛ اور البتہ آخرت کا اجر بہتر ہے ۔ یعنی ہم دنیا ہی میں ان کی نیکیوں کا بدلہ نہیں دیتے بلکہ آخرت کا بدلہ تو اس سے بہت زیادہ ہے ۔ لِلَّذِينَ آمَنُوا ؛ ان لوگوں کے لئے جو ایمان رکھتے ہیں ۔ وَكَانُوا يَتَّقُونَ ؛ اور وہ متقی اور پر ہیز گار بھی تھے ، خدا ترس تھے ۔

وَلَأَجْرُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ (wa-la-ajru l-ākhirati khayrun)—“And assuredly the reward of the Hereafter is far superior;” meaning We do not merely compensate their righteousness in this ephemeral world, but the recompense of the Hereafter is infinitely greater; لِّلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَكَانُوا۟ يَتَّقُونَ (li-lladhīna āmanū wa-kānū yattaqūn)—“for those who believe and remain God-fearing,” maintaining pious vigilance and reverent piety.

ترجمہ (آیت ۵۷) :- اور آخرت کا اجر بے شک بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جو ایمان دار بھی ہیں اور متقی بھی ۔
Translation (Verse 57): And verily, the reward of the Hereafter is far better for those who maintain faith and act with righteousness and piety.
آیت ۵۸
وَجَآءَ اِخْوَةُ يُوْسُفَ فَدَخَلُوْا عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ ﴿۵۸﴾
Verse 58
وَجَآءَ إِخْوَةُ يُوسُفَ فَدَخَلُوا۟ عَلَيْهِ فَعَرَفَهُمْ وَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ﴿58﴾

وَجَاءَ إِخْوَةُ يُوْسُفَ ؛ اور یوسف کے بھائی آئے ۔ اخ کی جمع اِخْوَةٌ اور اِخْوَانٌ ہے ۔ فَدَخَلُوْا عَلَيْهِ ؛ پھر ان کے پاس گئے ۔ فَعَرَفَهُمْ ؛ یوسف نے ان کو پہچان لیا ۔ عَرَفَ يَعْرِفُ مَعْرِفَةً وَعِرْفَانًا ، شخصی طور سے جاننا ۔ نامعلوم چیز کا جاننا ۔ وَهُمْ لَهُ مُنْكِرُونَ ؛ اور یوسف کے بھائی یوسف کو پہچان نہ سکے ۔

وَجَآءَ إِخْوَةُ يُوسُفَ (wa-jā’a ikhwatu Yūsufa)—“And the brothers of Joseph came;” the plural of akh (brother) is ikhwah and ikhwān; فَدَخَلُوا۟ عَلَيْهِ (fa-dakhalū ‘alayh)—“and they entered into his presence;” فَعَرَفَهُمْ (fa-‘arafahum)—“and Joseph recognized them;” ‘arafa-ya‘rifu-ma‘rifatan wa-‘irfānan signifies identifying specifically in person or discovering what was unknown; وَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ (wa-hum lahū munkirūn)—“while they failed to recognize him.”

ترجمہ (آیت ۵۸) :- اور یوسف کے بھائی آئے ، ان سے ملے ۔ یوسف نے ان کو پہچان لیا اور وہ یوسف کو پہچان نہ سکے ۔
Translation (Verse 58): And Joseph’s brothers arrived and presented themselves before him. Joseph recognized them, but they failed to recognize him.
آیت ۵۹
وَلَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ قَالَ ائْتُوْنِيْ بِاَخٍ لَّكُمْ مِّنْ اَبِيْكُمْۚ اَلَا تَرَوْنَ اَنِّيْٓ اُوْفِي الْكَيْلَ وَاَنَا خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ ﴿۵۹﴾[ص ۴]
Verse 59
وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ قَالَ ٱئْتُونِى بِأَخٍ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ ج أَلَا تَرَوْنَ أَنِّىٓ أُوفِى ٱلْكَيْلَ وَأَنَا۠ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ ﴿59﴾[p. ۴]

وَلَمَّا جَهَّزَهُمْ ؛ اور جب ساز و سامان کے ساتھ روانہ کیا ان کو ۔ بِجَهَازِهِمْ ؛ ان کے سامان کے ساتھ ۔ جَهَاز امالہ کر کے جھیز کہتے ہیں ۔ یعنی وہ سامان جو دلہن کے ساتھ روانہ کیا جاتا ہے ۔ قَالَ ؛ یوسف نے کہا ۔ اِيْتُونِي بِأَخٍ لَّكُمْ ؛ تم اپنے بھائی کو میرے پاس لاؤ ۔ مِنْ أَبِيكُمْ ؛ تمہارے باپ کی طرف سے ، تمہارے علاتی بھائی کو ۔ أَلَا تَرَوْنَ ؛ کیا تم نہیں دیکھتے ۔ أَنِّي أُوفِي الْكَيْلَ ؛ کہ میں کافی وافی ناپ دیتا ہوں ، پورا پیمانہ دیتا ہوں ۔ وَأَنَا خَيْرُ الْمُنْزِلِينَ ؛ اور میں سب سے بہتر مہمان نواز ہوں ۔

وَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ (wa-lammā jahhazahum bi-jahāzihim)—“And when he furnished them with their provisions,” supplying their loads of grain; jahāz (with vowel deflection/imālah, colloquially called jahez) denotes the bridal trousseau or outfit dispatched with a bride; قَالَ ٱئْتُونِى بِأَخٍۢ لَّكُم مِّنْ أَبِيكُمْ (qāla’tūnī bi-akhin lakum min abīkum)—“he said: ‘Bring unto me a brother of yours from your father’s side,’” meaning your paternal half-brother [Benjamin]; أَلَا تَرَوْنَ أَنِّىٓ أُوفِى ٱلْكَيْلَ (alā tarawna annī ūfī l-kayla)—“‘Do you not see that I give full and generous measure;’” وَأَنَا۠ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ (wa-anā khayru l-munzilīn)—“‘and that I am the most hospitable of hosts?’”

ترجمہ (آیت ۵۹) :- اور جب انھیں باساز و سامان کر دیا تو (یوسف نے) اپنے بھائیوں سے کہا میرے پاس تم اپنے علاتی بھائی کو لاؤ ۔ کیا تم نہیں دیکھتے کہ میں پورا ناپ دیتا ہوں اور بہترین مہمان نواز ہوں ۔
Translation (Verse 59): And when he had furnished them with their provisions, he (Joseph) said to his brothers: “Bring unto me a paternal half-brother of yours. Do you not see that I give full measure and am the best of hosts?”
آیت ۶۰
فَاِنْ لَّمْ تَاْتُوْنِيْ بِهٖ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِنْدِيْ وَلَا تَقْرَبُوْنِ ﴿۶۰﴾
Verse 60
فَإِن لَّمْ تَأْتُونِى بِهِۦ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِندِى وَلَا تَقْرَبُونِ ﴿60﴾

فَإِنْ لَّمْ تَأْتُونِي بِهِ ؛ پس اگر تم میرے پاس ان کو نہ لاؤ گے ۔ فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِنْدِي ؛ تو نہیں ہے ناپ تمہارے لئے میرے پاس ۔ یعنی غلہ کی امداد بند کردوں گا ۔ وَلَا تَقْرَبُونِ ؛ اصل میں وَلَا تَقْرَبُونِي ہے ۔ قَرِبَ - يَقْرَبُ ۔ قریب ہونا ۔ نزدیک ہونا ۔ یعنی تم میرے قریب بھی نہ آسکو گے ۔ اور تم کو میری قربت نصیب نہ ہوگی ۔

فَإِن لَّمْ تَأْتُونِى بِهِۦ (fa-in lam ta’tūnī bih)—“‘But if you do not bring him unto me;’” فَلَا كَيْلَ لَكُمْ عِندِى (fa-lā kayla lakum ‘indī)—“‘then there shall be no measure of grain for you with me,’” meaning I will terminate all grain provisions for you; وَلَا تَقْرَبُونِ (wa-lā taqrabūn)—“‘nor shall you ever approach me!’” Originally wa-lā taqrabūnī; qariba-yaqrabu means to come near or approach; that is, you shall not even approach my vicinity, nor shall you enjoy proximity to me.

ترجمہ (آیت ۶۰) :- پھر اگر تم ان کو میرے پاس نہ لاؤ گے تو میرے پاس سے تمہارے لئے ناپ (یعنی غلہ ) نہ ملے گا اور نہ تم کو میری قربت حاصل ہوگی ۔
Translation (Verse 60): “Then if you do not bring him unto me, you shall receive no measure of grain from me, nor shall you ever approach my presence.”
آیت ۶۱
قَالُوْا سَنُرَاوِدُ عَنْهُ اَبَاهُ وَاِنَّا لَفٰعِلُوْنَ ﴿۶۱﴾
Verse 61
قَالُوا۟ سَنُرَٰوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ وَإِنَّا لَفَٰعِلُونَ ﴿61﴾

قَالُوا ؛ یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے کہا ۔ سَنُرَاوِدُ عَنْهُ آبَاهُ ؛ ہم اُن کے باپ کو یعنی یوسف یا بنیامین کے باپ کو سمجھائیں گے ، پھسلائیں گے ۔ وَإِنَّا لَفَاعِلُونَ ؛ اور ہم یہ ضرور کرنے والے ہیں ۔ یہ تدبیر ہم کر کے رہیں گے ۔

قَالُوا۟ سَنُرَٰوِدُ عَنْهُ أَبَاهُ (qālū sanurāwidu ‘anhu abāhu)—“They replied: ‘We will plead with his father and persuade him;’” meaning we will counsel and gently urge the father of Joseph and Benjamin; وَإِنَّا لَفَٰعِلُونَ (wa-innā la-fā‘ilūn)—“‘and we will most certainly accomplish this deed!’ We shall assuredly execute this plan.”

ترجمہ (آیت ۶۱) :- انھوں نے کہا : ہم ان کے باپ کے ارادے کو پھیریں گے ، (انھیں سمجھائیں گے بجھائیں گے ) اور ہم یہ کرکے ہی رہیں گے ۔
Translation (Verse 61): They said: “We shall sway his father’s mind (persuading and counseling him), and we will certainly accomplish this.”
آیت ۶۲
وَقَالَ لِفِتْيٰنِهِ اجْعَلُوْا بِضَاعَتَهُمْ فِيْ رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُوْنَهَآ اِذَا انْقَلَبُوْٓا اِلٰٓي اَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُوْنَ ﴿۶۲﴾
Verse 62
وَقَالَ لِفِتْيَٰنِهِ ٱجْعَلُوا۟ بِضَٰعَتَهُمْ فِى رِحَالِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَآ إِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ﴿62﴾

[ص ۵] وَقَالَ ؛ اور (یوسف علیہ السلام نے ) کہا ۔ لِفِتْيَانِهِ ؛ اپنے جوانوں کو ، اپنے خادموں کو ۔ فِتْيَان - فَتَى کی جمع ہے بمعنی نوجوان ۔ کام کاج کرنے والے اکثر نوجوان ہوتے ہیں ۔ اس واسطے خادم کو فتی کہتے ہیں ۔ اجْعَلُوا بِضَاعَتَهُمْ ؛ ان کے سرمایہ کو رکھ دو ۔ فِي رِحَالِهِمْ ؛ ان کے تھیلوں میں ، بوروں میں ۔ رِحَال ، جمع رَحْل ۔ وہ چیز جو سواری کے لئے اونٹ پر رکھی جائے ۔ بعض دفعہ اس سے اونٹ بھی مراد ہوتے ہیں اور کبھی وہ چیزیں مقصود ہوتی ہیں ، جن پر منزل میں بیٹھا جائے ۔ رِحْلَتْ ۔ ارْتِحَال کوچ کرنا ، سفر کرنا ۔ لَعَلَّهُمْ ؛ شائد کہ وہ یعنی برادران یوسف - يَعْرِفُونَهَا ؛ اُس کو پہچان لیں ۔ إِذَا انْقَلَبُوا إِلَى أَهْلِهِمْ ؛ جب اپنے اہل کے پاس واپس جائیں ۔ لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ ؛ شائد کہ وہ واپس آئیں ۔

[p. ۵] وَقَالَ لِفِتْيَٰنِهِ (wa-qāla li-fityānih)—“And he (Joseph, peace be upon him) said unto his attendants,” to his young servants; fityān is the plural of fatā signifying a youth; laborers and servants are mostly young men, hence a domestic servant is termed fatā; ٱجْعَلُوا۟ بِضَٰعَتَهُمْ فِى رِحَالِهِمْ (ij‘alū biḍā‘atahum fī riḥālihim)—“‘Place their trade-goods [money] inside their packs;’” riḥāl is the plural of raḥl, denoting saddle-bags loaded onto camels or personal baggage; لَعَلَّهُمْ يَعْرِفُونَهَآ إِذَا ٱنقَلَبُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَهْلِهِمْ (la‘allahum ya‘rifūnahā idha nqalabū ilā ahlihim)—“‘so that they may recognize it when they return to their folk;’” لَعَلَّهُمْ يَرْجِعُونَ (la‘allahum yarji‘ūn)—“‘and so that they may return.’”

ترجمہ (آیت ۶۲) :- اور انھوں نے اپنے نوکروں سے کہا کہ ان کا سرمایہ ان کے تھیلوں میں ڈال دو ۔ شائد کہ وہ اپنے متعلقین کے پاس واپس آئیں تو ان کو پہچان لیں اور ممکن ہے کہ پھر لوٹ آئیں ۔
Translation (Verse 62): And he said to his servants: “Put their trade-goods back into their saddlebags, so that they may recognize them when they return to their people, and so that they may return.”
آیت ۶۳
فَلَمَّا رَجَعُوْٓا اِلٰٓي اَبِيْهِمْ قَالُوْا يٰٓاَبَانَا مُنِعَ مِنَّا الْكَيْلُ فَاَرْسِلْ مَعَنَآ اَخَانَا نَكْتَلْ وَاِنَّا لَهٗ لَحٰفِظُوْنَ ﴿۶۳﴾
Verse 63
فَلَمَّا رَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيهِمْ قَالُوا۟ يَٰٓأَبَانَا مُنِعَ مِنَّا ٱلْكَيْلُ فَأَرْسِلْ مَعَنَآ أَخَانَا نَكْتَلْ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ ﴿63﴾

فَلَمَّا رَجَعُوا إِلَى أَبِيهِمْ ؛ پھر جب برادرانِ یوسف اپنے باپ کے پاس واپس آئے ۔ قَالُوا ؛ تو انھوں نے کہا ۔ يَا أَبَانَا ؛ اے ہمارے باپ ! مُنِعَ مِنَّا الْكَيْلُ ؛ ہم سے ناپ اور غلہ روک دیا گیا ہے ، منع کر دیا گیا ہے ۔ فَأَرْسِلْ مَعَنَا أَخَانَا ؛ لہذا ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیجئے ۔ نَكْتَلْ ؛ تا کہ ہم غلہ لاسکیں ۔ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ ؛ اور ہم ان کی حفاظت کریں گے ۔

فَلَمَّا رَجَعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيهِمْ (fa-lammā raja‘ū ilā abīhim)—“So when the brothers of Joseph returned unto their father;” قَالُوا۟ يَٰٓأَبَانَا مُنِعَ مِنَّا ٱلْكَيْلُ (qālū yā-abānā muni‘a minnā l-kayl)—“they said: ‘O our father! Grain measure has been denied us;’” further food supplies are withheld from us; فَأَرْسِلْ مَعَنَآ أَخَانَا نَكْتَلْ (fa-arsil ma‘anā akhānā naktal)—“‘therefore send our brother with us so that we may obtain grain;’” وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ (wa-innā lahū la-ḥāfiẓūn)—“‘and verily, we will guard him with utmost care.’”

ترجمہ (آیت ۶۳) :- پھر جب (برادرانِ یوسف ) اپنے والد کے پاس پہنچے تو انھوں نے کہا ۔ ابا جان ! ہم سے غلہ روک دیا گیا ہے ۔ لہذا ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھیجئے تا کہ غلہ لاسکیں اور ہم ان کی حفاظت کریں گے ۔
Translation (Verse 63): So when (the brothers of Joseph) reached their father, they said: “Father! The grain-ration has been withheld from us. Therefore, dispatch our brother with us so that we may fetch food, and we will surely watch over him.”
آیت ۶۴
قَالَ هَلْ اٰمَنُكُمْ عَلَيْهِ اِلَّا كَمَآ اَمِنْتُكُمْ عَلٰٓي اَخِيْهِ مِنْ قَبْلُؕ فَاللّٰهُ خَيْرٌ حٰفِظًاۖ وَّهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ ﴿۶۴﴾
Verse 64
قَالَ هَلْ ءَامَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَآ أَمِنتُكُمْ عَلَىٰٓ أَخِيهِ مِن قَبْلُ صلے فَٱللَّهُ خَيْرٌ حَٰفِظًا صلے وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿64﴾

قَالَ ؛ یعقوب علیہ السلام نے فرمایا ۔ هَلْ آمَنُكُمْ عَلَيْهِ ؛ میں نہیں اعتبار کرتا تم پر بنیامین کے متعلق ۔ إِلَّا كَمَا أَمِنْتُكُمْ ؛ مگر جس طرح کہ میں نے اعتبار کیا تھا تم پر ۔ عَلَى أَخِيهِ ؛ بنیامین کے بھائی یوسف کے متعلق ۔ مِنْ قَبْلُ ؛ اس سے پہلے ۔ فَاللَّهُ خَيْرٌ حَافِظًا ؛ تو اللہ ہی بہتر نگہبان ہے ، محافظ ہے ۔ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ؛ وہی تو ارحم الرحمین ہے ۔ سب سے بڑا رحم کرنے والا ہے ۔

قَالَ هَلْ ءَامَنُكُمْ عَلَيْهِ إِلَّا كَمَآ أَمِنتُكُمْ عَلَىٰٓ أَخِيهِ مِن قَبْلُ (qāla hal āmanukum ‘alayhi illā kamā amintukum ‘alā akhīhi min qabl)—“Jacob (peace be upon him) said: ‘Shall I trust you with him any differently than I trusted you with his brother [Joseph] aforetime?’”; فَٱللَّهُ خَيْرٌ حَٰفِظًا (fa-llāhu khayrun ḥāfiẓā)—“‘Nay, Allah is the best of protectors;’” وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ (wa-huwa arḥamu r-rāḥimīn)—“‘and He is the Most Merciful of the merciful, the supreme Granter of grace.’”

[ص ۶] ترجمہ (آیت ۶۴) :- انھوں نے کہا میں ان کے متعلق تمہارا اعتبار نہیں کر سکتا مگر اُسی طرح جس طرح پہلے ان کے بھائی کے بارے میں اعتبار کیا تھا ۔ اللہ ہی بہتر نگہبان ہے اور وہی ارحم الرحمین ہے ۔
[p. ۶] Translation (Verse 64): He said: “I cannot trust you with him except as I trusted you with his brother aforetime. Allah is the best of protectors, and He is the Most Merciful of the merciful.”
آیت ۶۵
وَلَمَّا فَتَحُوْا مَتَاعَهُمْ وَجَدُوْا بِضَاعَتَهُمْ رُدَّتْ اِلَيْهِمْؕ قَالُوْا يٰٓاَبَانَا مَا نَبْغِيْؕ هٰذِهٖ بِضَاعَتُنَا رُدَّتْ اِلَيْنَاۚ وَنَمِيْرُ اَهْلَنَا وَنَحْفَظُ اَخَانَا وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيْرٍؕ ذٰلِكَ كَيْلٌ يَّسِيْرٌ ﴿۶۵﴾
Verse 65
وَلَمَّا فَتَحُوا۟ مَتَٰعَهُمْ وَجَدُوا۟ بِضَٰعَتَهُمْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ صلے قَالُوا۟ يَٰٓأَبَانَا مَا نَبْغِى صلے هَٰذِهِۦ بِضَٰعَتُنَا رُدَّتْ إِلَيْنَا صلے وَنَمِيرُ أَهْلَنَا وَنَحْفَظُ أَخَانَا وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيرٍ صلے ذَٰلِكَ كَيْلٌ يَسِيرٌ ﴿65﴾

وَلَمَّا فَتَحُوا ؛ اور جب برادران یوسف نے کھولا ۔ مَتَاعَهُمْ ؛ اپنے سامان کو ۔ وَجَدُوا بِضَاعَتَهُمْ ؛ اپنے سرمایہ کو پایا ۔ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ ؛ کہ ان کو واپس کر دیا گیا ہے ۔ قَالُوا يَا أَبَانَا ؛ کہا اے ہمارے باپ ، ابا جان ۔ مَا نَبْغِي ؛ اب ہم اور کیا چاہیں ؟ ایسے حال میں اب ہم کیا کر سکتے ہیں ۔ کیا کہہ سکتے ہیں ۔ هَذِهِ بِضَاعَتُنَا ؛ یہ ہمارا سرمایہ ہے ۔ رُدَّتْ إِلَيْنَا ؛ کہ ہم کو واپس کر دیا گیا ہے ۔ واقعہ یہ تھا کہ یوسف علیہ السلام کے بھائی کچھ پیسہ کچھ مال پیش کرتے اور ان کو اس کے عوض غلہ دیا جاتا جب وہ روپیہ اور مال واپس کر دیا گیا ہے تو غلہ ملنے کی کیا صورت ہے ۔ وَنَمِيرُ أَهْلَنَا ؛ اور ہم ہمارے لوگوں کے لئے غلہ لاتے ہیں ۔ مِيرَة - کھانا ، طعام ، غلّہ ۔ وَنَحْفَظُ أَخَانَا ؛ اور ہم ہمارے بھائی کی حفاظت کریں گے ۔ وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيرٍ ؛ اور ہم کو ایک اونٹ کا بوجھ زیادہ بھی ہو جائے گا ۔ ذَلِكَ كَيْلٌ يَسِيرٌ ؛ یہ ناپ ، یہ غلہ تو تھوڑا سا ہے ۔

وَلَمَّا فَتَحُوا۟ مَتَٰعَهُمْ (wa-lammā fataḥū matā‘ahum)—“And when the brothers of Joseph opened their baggage;” وَجَدُوا۟ بِضَٰعَتَهُمْ رُدَّتْ إِلَيْهِمْ (wajadū biḍā‘atahum ruddat ilayhim)—“they found their trade-goods restored unto them.” قَالُوا۟ يَٰٓأَبَانَا مَا نَبْغِى (qālū yā-abānā mā nabghī)—“They cried: ‘O our father! What more could we desire?’ What else can we ask or say under such generous circumstances? هَٰذِهِۦ بِضَٰعَتُنَا رُدَّتْ إِلَيْنَا (hādhihī biḍā‘atunā ruddat ilaynā)—“‘Here is our trade-goods returned unto us!’” The reality was that Joseph’s brothers presented money and goods in exchange for grain; now that their capital was refunded, on what basis could they seek further grain unless Benjamin accompanied them? وَنَمِيرُ أَهْلَنَا (wa-namīru ahlanā)—“‘And we will bring food for our family;’” mīrah signifies grain, food, and provisions; وَنَحْفَظُ أَخَانَا (wa-naḥfaẓu akhānā)—“‘and we will protect our brother;’” وَنَزْدَادُ كَيْلَ بَعِيرٍ (wa-nazdādu kayla ba‘īr)—“‘and we will obtain an extra camel-load of grain;’” ذَٰلِكَ كَيْلٌ يَسِيرٌ (dhālika kaylun yasīr)—“‘for that measure is easily obtained.’”

ترجمہ (آیت ۶۵) :- اور جب اُنھوں نے اپنا سامان کھولا تو کیا دیکھتے ہیں کہ ان کا مال ان کو واپس کر دیا گیا ہے ۔ انھوں نے کہا ابا جان ! اب ہم کس اُمید پر کوئی خواہش کر سکتے ہیں ۔ یہ ہمارا سرمایہ تو ہم کو واپس کر دیا گیا ہے ۔ اگر آپ بنیامین کو ساتھ کر دیں تو ہم ہمارے لوگوں کے لئے غلہ لائیں گے اور اپنے بھائی کی حفاظت بھی کریں گے اور ہمارے لئے ایک اونٹ کا بوجھ بھی زیادہ ہو جائے گا ۔ یہ (موجودہ) غلہ تو بہت کم ہے ۔
Translation (Verse 65): And when they opened their belongings, they discovered that their goods had been restored to them. They said: “O our father! What more can we desire? Here is our trade-capital returned to us! If you send Benjamin with us, we will bring grain for our households, guard our brother carefully, and secure an additional camel-load of grain; this present quantity is very little.”
آیت ۶۶
قَالَ لَنْ اُرْسِلَهٗ مَعَكُمْ حَتّٰى تُؤْتُوْنِ مَوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ لَتَاْتُنَّنِيْ بِهٖٓ اِلَّآ اَنْ يُّحَاطَ بِكُمْۚ فَلَمَّآ اٰتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ اللّٰهُ عَلٰى مَا نَقُوْلُ وَكِيْلٌ ﴿۶۶﴾
Verse 66
قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُۥ مَعَكُمْ حَتَّىٰ تُؤْتُونِ مَوْثِقًا مِّنَ ٱللَّهِ لَتَأْتُنَّنِى بِهِۦٓ إِلَّآ أَن يُحَاطَ بِكُمْ صلے فَلَمَّآ ءَاتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ قَالَ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ ﴿66﴾

قَالَ ؛ یعقوب علیہ السلام نے کہا ۔ لَنْ أُرْسِلَهُ ؛ میں بنیامین کو ہرگز نہیں بھیجوں گا ۔ مَعَكُمْ ؛ تمہارے ساتھ ۔ حَتَّى تُؤْتُونِ ؛ یہاں تک کہ تم مجھے دو ۔ مَوْثِقًا مِّنَ اللَّهِ ؛ خدا کا عہد ۔ یہاں تک کہ تم قسم کھاؤ کہ تم بنیامین کو لے کر میرے پاس آؤگے ۔ إِلَّا أَنْ يُحَاطَ بِكُمْ ؛ مگر یہ کہ تم گھیر لئے جاؤ ، تمہارا محاصرہ کر لیا جائے ۔ فَلَمَّا أَتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ ؛ پھر جب انھوں نے اپنا عہد دیا ، خدا کی قسم کھائی ۔ قَالَ ؛ ( یعقوب علیہ السلام نے کہا) - اللَّهُ عَلَى مَا نَقُولُ وَكِيلٌ ؛ ہم جو کچھ کہہ[ص ۷] رہے ہیں اس کا خدا کارساز ہے ، وہی نگہبان ہے ۔

قَالَ لَنْ أُرْسِلَهُۥ مَعَكُمْ (qāla lan ursilahū ma‘akum)—“Jacob (peace be upon him) said: ‘I will never send Benjamin with you;’” حَتَّىٰ تُؤْتُونِ مَوْثِقًا مِّنَ ٱللَّهِ (ḥattā tu’tūni mawthiqam-mina-llāh)—“‘until you give me a solemn oath by Allah;’” swearing an inviolable pledge that you will return him safely to me; إِلَّآ أَن يُحَاطَ بِكُمْ (illā an yuḥāṭa bikum)—“‘unless you are surrounded and overpowered [by overwhelming calamity].’” فَلَمَّآ ءَاتَوْهُ مَوْثِقَهُمْ (fa-lammā ātawhu mawthiqahum)—“So when they had pledged their solemn covenant unto him, swearing by Allah;” قَالَ ٱللَّهُ عَلَىٰ مَا نَقُولُ وَكِيلٌ (qāla-llāhu ‘alā mā naqūlu wakīl)—“he said: ‘Over all that we say, Allah is Guardian and Witness.’”[p. ۷] “Allah is the Trustee and Guardian over what we are saying, and He is the ultimate Preserver.”

ترجمہ (آیت ۶۶) :- (یعقوب نے کہا) میں ہرگز تمہارے ساتھ ان کو نہ بھیجوں گا یہاں تک کہ تم خدا کی قسم کھاؤ (اس کو بیچ میں رکھ کر وعدہ کرو) کہ تم ان کو میرے پاس لاؤ گے مگر یہ کہ خود تمہارا محاصرہ کرلیا جائے ۔ پھر جب اُنھوں نے اپنا عہد دیا (یعقوب علیہ السلام نے) کہا ، ہم جو کچھ کہہ رہے ہیں اس کو اللہ پورا کرنے والا ہے (وہی ہمارا کارساز ہے ) ۔
Translation (Verse 66): (Jacob) said: “I will never send him with you until you swear an oath before Allah (pledging before Him) that you will bring him back to me, unless you yourselves are besieged and overwhelmed.” Then, when they gave him their solemn pledge, (Jacob, peace be upon him) said: “Allah is Guardian and Trustee over all that we have uttered.”
آیت ۶۷
وَقَالَ يٰبَنِيَّ لَا تَدْخُلُوْا مِنْۢ بَابٍ وَّاحِدٍ وَّادْخُلُوْا مِنْ اَبْوَابٍ مُّتَفَرِّقَةٍؕ وَمَآ اُغْنِيْ عَنْكُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ شَيْءٍؕ اِنِ الْحُكْمُ اِلَّا لِلّٰهِؕ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُۚ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَ ﴿۶۷﴾
Verse 67
وَقَالَ يَٰبَنِىَّ لَا تَدْخُلُوا۟ مِنۢ بَابٍ وَٰحِدٍ وَٱدْخُلُوا۟ مِنْ أَبْوَٰبٍ مُّتَفَرِّقَةٍ صلے وَمَآ أُغْنِى عَنكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ صلے إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ صلے عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ صلے وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ ﴿67﴾

وَقَالَ ؛ اور یعقوب علیہ السلام نے کہا ۔ يبَنِي ؛ اے میرے بچو ! لَا تَدْخُلُوا مِنْ بَابٍ وَاحِدٍ ؛ ایک دروازے سے داخل نہ ہونا ۔ وَادْخُلُوا مِنْ أَبْوَابٍ مُّتَفَرِّقَةٍ ؛ اور متفرق دروازوں سے داخل ہو ۔ یعقوب علیہ السلام کے جملہ بارہ بیٹے تھے ۔ ممکن ہے کہ کہیں نظر نہ لگے یا سب گھیر نہ لئے جائیں ۔ اسی لئے فرمایا - وَمَا أُغْنِي عَنْكُمْ ؛ اور میں تمہارے کام نہیں آ سکتا ۔ تم کو کچھ نفع نہیں ہو سکتا ۔ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ؛ خدا کے حکم کے مقابل کچھ ۔ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ؛ نہیں ہے حکم مگر اللہ کے لئے ۔ حکم دینا اللہ ہی کا کام ہے ۔ وہی ہوتا ہے جو خدا چاہے ۔ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ ؛ اسی پر میں توکل کرتا ہوں ، میرا بھروسہ اُسی پر ہے ۔ وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ ؛ اور اسی پر چاہئیے کہ سب توکل کرنے والے توکل کریں ، سب کا بھروسہ اسی پر ہونا چاہئیے ۔

وَقَالَ يَٰبَنِىَّ لَا تَدْخُلُوا۟ مِنۢ بَابٍۢ وَٰحِدٍۢ (wa-qāla yā-baniyya lā tadkhulū mim-bābiw-wāḥid)—“And Jacob (peace be upon him) said: ‘O my sons! Do not enter from a single gate;’” وَٱدْخُلُوا۟ مِنْ أَبْوَٰبٍۢ مُّتَفَرِّقَةٍۢ (wa-dkhulū min abwābim-mutafarriqah)—“‘but enter through diverse gates.’” Jacob had twelve sons; it was cautioned lest evil eye afflict them or suspicious authorities surround and detain them together. Hence he said: وَمَآ أُغْنِى عَنكُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ (wa-mā ughnī ‘ankum mina-llāhi min shay’)—“‘Yet I cannot avail you anything against the decree of Allah;’” إِنِ ٱلْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ (ini l-ḥukmu illā li-llāh)—“‘judgment belongs solely to Allah;’” command and decree are exclusively His prerogative, and only that transpires which He wills. عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ (‘alayhi tawakkaltu)—“‘Upon Him do I place my absolute trust (tawakkul);’” وَعَلَيْهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ (wa-‘alayhi falyatawakkali l-mutawakkilūn)—“‘and upon Him alone let all who rely place their reliance.’”

ترجمہ (آیت ۶۷) :- اور کہا اے میرے بچو ! ایک دروازے سے داخل نہ ہو اور متفرق دروازوں سے داخل ہو ۔ میں خدا کے حکم کے مقابل تمہارے کچھ بھی کام نہیں آ سکتا ۔ حکم دینا تو اللہ ہی کا کام ہے ۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور توکل کرنے والوں کو اسی پر بھروسہ کرنا چاہئیے ۔
Translation (Verse 67): And he said: “O my sons! Do not enter by one gate, but enter through different gates. I cannot avail you against the decree of Allah in the least. Decision rests solely with Allah; upon Him do I rely, and in Him let all who put their trust place their reliance.”
آیت ۶۸
وَلَمَّا دَخَلُوْا مِنْ حَيْثُ اَمَرَهُمْ اَبُوْهُمْؕ مَا كَانَ يُغْنِيْ عَنْهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ شَيْءٍ اِلَّا حَاجَةً فِيْ نَفْسِ يَعْقُوْبَ قَضٰىهَاؕ وَاِنَّهٗ لَذُوْ عِلْمٍ لِّمَا عَلَّمْنٰهُ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُوْنَۗ ﴿۶۸﴾
Verse 68
وَلَمَّا دَخَلُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُم مَّا كَانَ يُغْنِى عَنْهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ إِلَّا حَاجَةً فِى نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضَىٰهَا ج وَإِنَّهُۥ لَذُو عِلْمٍ لِّمَا عَلَّمْنَٰهُ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ﴿68﴾

وَلَمَّا دَخَلُوا ؛ اور جب وہ داخل ہوئے ۔ مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُمْ ؛ جہاں سے ان کے باپ نے حکم دیا تھا ۔ یعنی متفرق دروازوں سے ۔ مَا كَانَ يُغْنِي عَنْهُمْ ؛ کچھ نفع نہ پہنچا سکتا تھا ان کو ، ان کے کچھ کام نہ آتا تھا ۔ مِنَ اللَّهِ مِنْ شَيْءٍ ؛ خدا کے حکم کے مقابل کچھ بھی ۔ إِلَّا حَاجَةً فِي نَفْسِ يَعْقُوبَ ؛ مگر یعقوب کے دل میں ایک حاجت تھی ۔ ان کے نفس میں یہ خیال جاگزیں ہو گیا تھا ۔ قَضَاهَا ؛ جس کو انھوں نے پورا کیا ۔ وَإِنَّهُ لَذُو عِلْمٍ ؛ اور بلاشبہ وہ بہت بڑا علم[ص ۸] رکھتا تھا ۔ پیغمبر تھا ۔ لِمَا عَلَّمْنَاهُ ؛ کیونکہ ہم نے اس کو علم سے سرفراز کیا تھا ۔ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ ؛ مگر اکثر لوگ بے علم ہوتے ہیں ، وہ کچھ بھی واقف نہیں ہوتے ۔

وَلَمَّا دَخَلُوا۟ مِنْ حَيْثُ أَمَرَهُمْ أَبُوهُم (wa-lammā dakhalū min ḥaythu amarahum abūhum)—“And when they entered just as their father had enjoined them,” through diverse city gates; مَّا كَانَ يُغْنِى عَنْهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ (mā kāna yughnī ‘anhum mina-llāhi min shay’)—“it could not avail them against the decree of Allah in any way;” إِلَّا حَاجَةً فِى نَفْسِ يَعْقُوبَ قَضَىٰهَا (illā ḥājatan fī nafsi Ya‘qūba qaḍāhā)—“except as an inner yearning in the heart of Jacob which he satisfied,” a deep paternal solicitude he fulfilled; وَإِنَّهُۥ لَذُو عِلْمٍۢ (wa-innahū la-dhū ‘ilm)—“and verily he possessed profound knowledge,”[p. ۸] He was a prophet endowed with sacred wisdom: لِّمَا عَلَّمْنَٰهُ (li-mā ‘allamnāh)—“because We had directly instructed him;” وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (wa-lākinna akthara n-nāsi lā ya‘lamūn)—“but most people do not know; they lack true spiritual comprehension.”

ترجمہ (آیت ۶۸) :- اور جب داخل ہوئے جس طرح کہ ان کے والد نے ان کو حکم دیا تھا ۔ مگر اللہ کے حکم کے مقابل ان کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچا سکتے تھے ، مگر یہ ایک حاجت تھی جو یعقوب کے دل میں بس گئی تھی جس کو انھوں نے پورا کیا ۔ وہ تو بڑے علم والے تھے کیونکہ ہم نے ان کو تعلیم دی تھی ۔ مگر اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
Translation (Verse 68): And when they entered according to their father’s instruction, it could not avert from them anything against the decree of Allah, but it was merely a heartfelt longing in the soul of Jacob which he fulfilled. And truly, he possessed great knowledge because We had taught him; yet most people do not understand.
آیت ۶۹
وَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى يُوْسُفَ اٰوٰٓي اِلَيْهِ اَخَاهُ قَالَ اِنِّيْٓ اَنَا اَخُوْكَ فَلَا تَبْتَىِٕسْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ﴿۶۹﴾
Verse 69
وَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَخَاهُ صلے قَالَ إِنِّىٓ أَنَا۠ أَخُوكَ فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿69﴾

وَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ ؛ اور جب برادرانِ یوسف ، یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچے ، ان کے پاس داخل ہوئے ۔ آوَى إِلَيْهِ أَخَاهُ ؛ یوسف علیہ السلام نے اپنے پاس جگہ دی اپنے بھائی بنیامین کو ۔ قَالَ إِنِّي أَنَا أَخُوكَ ؛ یوسف علیہ السلام نے بنیامین سے کہا بے شک میں تمہارا بھائی ہوں ۔ یعنی سگا - فَلَا تَبْتَئِسْ ؛ پس افسوس نہ کر ، غم نہ کھا ۔ بِمَا كَانُوا يَعْمَلُونَ ؛ ان بدسلوکیوں کا جو وہ تم سے کرتے ہیں ۔

وَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ (wa-lammā dakhalū ‘alā Yūsuf)—“And when the brothers of Joseph entered into his presence;” ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَخَاهُ (āwā ilayhi akhāh)—“Joseph drew his full brother [Benjamin] close unto himself,” seating him beside him; قَالَ إِنِّىٓ أَنَا۠ أَخُوكَ (qāla innī ana akhūka)—“he whispered unto him: ‘Verily, I am your own brother [Joseph]!’” meaning your full uterine brother; فَلَا تَبْتَئِسْ بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ (fa-lā tabta’is bi-mā kānū ya‘malūn)—“‘so grieve not nor despair over what they used to do,’ regarding their past mistreatment and jealous malice.”

ترجمہ (آیت ۶۹) :- اور جب یہ لوگ یوسف کے پاس پہنچے (ان کے پاس داخل ہوئے ) تو یوسف نے اپنے بھائی کو اپنے پاس جگہ دی ۔ کہا میں تمہارا بھائی ہوں ۔ تم ان بدسلوکیوں کی پرواہ نہ کرو ۔
Translation (Verse 69): And when they entered into Joseph’s presence, Joseph took his brother to himself and said: “Verily, I am your brother! Therefore, do not grieve over their past misdeeds.”
آیت ۷۰
فَلَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ السِّقَايَةَ فِيْ رَحْلِ اَخِيْهِ ثُمَّ اَذَّنَ مُؤَذِّنٌ اَيَّتُهَا الْعِيْرُ اِنَّكُمْ لَسٰرِقُوْنَ ﴿۷۰﴾
Verse 70
فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِى رَحْلِ أَخِيهِ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا ٱلْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَٰرِقُونَ ﴿70﴾

فَلَمَّا جَهَّزَهُمْ بِجَهَازِهِمْ ؛ پھر جب منتظم نے ان کو غلہ وغیرہ با سامان کر دیا ۔ جَعَلَ السِّقَايَةَ ؛ تو رکھ دیا اس کٹورے کو ، پیالہ کو جس سے پانی پیا جاتا تھا ۔ سَقَى - يَسْقِي - اِسْقَاء - پلانا ۔ مگر اسقی میں صرف پینے کا برتن دینا ہے ۔ فِي رَحْلِ أَخِيهِ ؛ اُن کے بھائی کے تھیلے میں ۔ ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ ؛ پھر ایک پکارنے والے نے پکارا ۔ أَيَّتُهَا الْعِيرُ ؛ او قافلہ والو ! إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ ؛ تم تو چور ہو۔

فَلَمَّا جَهَّزَهُم بِجَهَازِهِمْ (fa-lammā jahhazahum bi-jahāzihim)—“Then, when the steward had loaded them with their provisions of grain;” جَعَلَ ٱلسِّقَايَةَ فِى رَحْلِ أَخِيهِ (ja‘ala s-siqāyata fī raḥli akhīh)—“he placed the drinking-cup into the pack of his brother [Benjamin];” saqā-yasqī-isqā’ means to give drink, and siqāyah is the vessel from which water is consumed; ثُمَّ أَذَّنَ مُؤَذِّنٌ (thumma adhdhana mu’adhdhin)—“then a herald proclaimed loudly;” أَيَّتُهَا ٱلْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَٰرِقُونَ (ayyatuhā l-‘īru innakum la-sāriqūn)—“‘O you men of the caravan! Verily, you are thieves!’”

ترجمہ (آیت ۷۰) :- پھر جب ان کو ساز و سامان کے ساتھ تیار کر دیا تو ان کے بھائی کے تھیلے میں کٹورا رکھ دیا ۔ پھر پکارنے والے نے پکار دیا کہ او قافلہ والو ! تم تو چور ہو ۔
Translation (Verse 70): So when he had furnished them with their provisions, he placed the drinking-cup in his brother’s pack. Then an announcer cried out: “O you caravan people! You are surely thieves!”

اس مقام پر قابلِ غور یہ ہے کہ اس کٹورے کو رکھا کس نے ؟ بعض مفسرین کا خیال ہے کہ یوسف علیہ السلام نے رکھوایا تھا ۔ مگر خود رکھوانا اور دوسرے کو چور ٹھہرانا یہ کام یوسف علیہ السلام کا نہیں ہو سکتا کیونکہ وہ اُس وقت پیغمبر ہو چکے تھے ۔[ص ۹] ممکن ہے کہ برادران یوسف نے جب یوسف علیہ السلام سے شرارت کی تو بنیامین کے ساتھ بھی شرارت کی ہو تا کہ ان کو چور اور برا ٹھہرائیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ کسی اور کی کارروائی ہو تا کہ بنیامین جانے نہ پائے ۔ کیونکہ یوسف بنیامین کو چاہتے بہت تھے ۔ یوسف علیہ السلام کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے ان کے ملازمین نے یہ کیا ہو ۔ بہر حال ہماری رائے میں دوسروں پر الزام لگانا آسان ہے بہ نسبت یوسف علیہ السلام پر الزام لگانے کے ۔ (جَهَّز اور جَعَلَ کا فاعل منتظم رسد ہے ۔ کیونکہ یہ کام نہ یوسف علیہ السلام کا ہے نہ ان کی طرف یہ ضمیریں پھر سکتی ہیں ) ۔

At this juncture, a profound theological inquiry arises: Who actually placed the drinking-cup into the pack? Certain commentators have supposed that Joseph (peace be upon him) himself ordered it planted. However, secretly placing an item and then falsely stigmatizing another person as a thief could never be the act of Joseph (peace be upon him), for he was already a prophet of God at that time.[p. ۹] It is entirely plausible that since the brothers of Joseph had previously acted with cruel malice against Joseph (peace be upon him), they also schemed against Benjamin to defame him as a thief and a delinquent. Alternatively, it may have been the covert undertaking of Egyptian palace officials so that Benjamin would not depart, knowing how deeply Joseph cherished Benjamin; officials might have engineered this to curry favor with Joseph. In any case, in our view, attributing this action to other individuals is far more reasonable than imputing deception to Joseph (peace be upon him). (The grammatical subject of jahhaza [equipped] and ja‘ala [placed] is the quartermaster of provisions, for this operation was neither Joseph’s personal doing nor can the pronouns be directed back to him).

آیت ۷۱
قَالُوْا وَاَقْبَلُوْا عَلَيْهِمْ مَّاذَا تَفْقِدُوْنَ ﴿۷۱﴾
Verse 71
قَالُوا۟ وَأَقْبَلُوا۟ عَلَيْهِم مَّاذَا تَفْقِدُونَ ﴿71﴾

قَالُوا ؛ برادران یوسف نے کہا ۔ وَأَقْبَلُوا عَلَيْهِمْ ؛ اور ملازمین رسد کی طرف متوجہ ہوئے ۔ مَاذَا تَفْقِدُونَ ؛ کہ تم کیا ڈھونڈھتے ہو؟ تمہاری کونسی چیز گم ہوئی ہے ۔

قَالُوا۟ وَأَقْبَلُوا۟ عَلَيْهِم مَّاذَا تَفْقِدُونَ (qālū wa-aqbalū ‘alayhim mādhā tafqidūn)—“The brothers of Joseph said, turning toward the supply officials: ‘What is it that you are missing? What item of yours has been lost?’”

ترجمہ (آیت ۷۱) :- (برادران یوسف نے) ملازمین رسد کی طرف متوجہ ہو کر کہا کہ تم کیا ڈھونڈھتے ہو؟ تمہارا کیا گم ہوا ہے؟
Translation (Verse 71): Turning toward the supply officers, (the brothers of Joseph) said: “What is it that you are searching for? What have you lost?”
آیت ۷۲
قَالُوْا نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ وَلِمَنْ جَآءَ بِهٖ حِمْلُ بَعِيْرٍ وَّاَنَا بِهٖ زَعِيْمٌ ﴿۷۲﴾
Verse 72
قَالُوا۟ نَفْقِدُ صُوَاعَ ٱلْمَلِكِ وَلِمَن جَآءَ بِهِۦ حِمْلُ بَعِيرٍ وَأَنَا۠ بِهِۦ زَعِيمٌ ﴿72﴾

قَالُوا ؛ ملازمین رسد نے کہا ۔ نَفْقِدُ صُوَاعَ الْمَلِكِ ؛ ہم بادشاہ کے پیالہ کو ڈھونڈھتے ہیں ۔ غالباً وہ پیالہ زیادہ قیمت کا تھا جس پر سخت سزا کا استحقاق ہوا ۔ وَلِمَنْ جَاءَ بِهِ ؛ اور جو اس کو لائے اس کے لئے ۔ حِمْلُ بَعِيرٍ ؛ ایک اونٹ کا بوجھ بطور انعام ہوگا ۔ منتظم نے کہا ۔ وَأَنَا بِهِ زَعِيمٌ ؛ اور میں اس انعام دلانے کا کفیل اور ذمہ دار ہوں ۔ ریاست کو زِعَامَتْ کہا جاتا ہے اور ضامن اور رئیس کو زعیم کہا جاتا ہے ۔

قَالُوا۟ نَفْقِدُ صُوَاعَ ٱلْمَلِكِ (qālū nafqidu ṣuwā‘a l-malik)—“The officers replied: ‘We are missing the king’s goblet.’” Evidently, that goblet was of immense intrinsic value, the theft of which merited severe penalty; وَلِمَن جَآءَ بِهِۦ حِمْلُ بَعِيرٍۢ (wa-liman jā’a bihī ḥimlu ba‘īr)—“‘and whosoever restores it shall receive a full camel-load of grain as a reward;’” the chief steward declared: وَأَنَا۠ بِهِۦ زَعِيمٌ (wa-anā bihī za‘īm)—“‘and I am guarantor and surety for this reward.’” Governance is called zi‘āmat, while a guarantor or chief leader is called za‘īm.

ترجمہ (آیت ۷۲) :- انھوں نے کہا کہ ہم بادشاہ کا پیالہ ڈھونڈھ رہے ہیں اور جو شخص اس ( پیالہ) کو لائے اس کو ( بطور انعام) ایک اونٹ کا بوجھ ملے گا ۔ اور میں اس کا ذمہ دار ہوں (ضامن ہوں ) ۔
Translation (Verse 72): They answered: “We are searching for the king’s drinking-cup, and whoever brings it forth shall have a camel’s load of grain (as a reward), and I stand as personal guarantor for it.”
آیت ۷۳
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ عَلِمْتُمْ مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِي الْاَرْضِ وَمَا كُنَّا سٰرِقِيْنَ ﴿۷۳﴾
Verse 73
قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِى ٱلْأَرْضِ وَمَا كُنَّا سَٰرِقِينَ ﴿73﴾

قَالُوا تَاللَّهِ ؛ برادران یوسف نے کہا خدا کی قسم ہے ۔ لَقَدْ عَلِمْتُمْ ؛ تمہیں تو معلوم ہے ۔ مَا جِئْنَا ؛ ہم نہیں آئے ۔ لِنُفْسِدَ فِي الْأَرْضِ ؛ کہ زمین میں فساد پھیلائیں ۔ وَمَا كُنَّا سَارِقِينَ ؛ اور ہم چور بھی نہیں ہیں ۔

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ عَلِمْتُم مَّا جِئْنَا لِنُفْسِدَ فِى ٱلْأَرْضِ (qālū ta-llāhi la-qad ‘alimtum mā ji’nā li-nufsida fī l-arḍ)—“The brothers of Joseph exclaimed: ‘By Allah! You know well that we did not come to cause corruption in the land;’” وَمَا كُنَّا سَٰرِقِينَ (wa-mā kunnā sāriqīn)—“‘nor have we ever been thieves!’”

ترجمہ (آیت ۷۳) :- انھوں نے کہا ۔ اللہ کی قسم ! تم کو معلوم ہے کہ ہم زمین میں فساد پھیلانے نہیں آئے ہیں اور نہ ہم چور ہیں ۔
Translation (Verse 73): They swore: “By Allah! You know full well that we did not come to work mischief in the country, nor are we thieves.”
آیت ۷۴
قَالُوْا فَمَا جَزَآؤُهٗٓ اِنْ كُنْتُمْ كٰذِبِيْنَ ﴿۷۴﴾
Verse 74
قَالُوا۟ فَمَا جَزَٰٓؤُهُۥٓ إِن كُنتُمْ كَٰذِبِينَ ﴿74﴾

[ص ۱۰] قَالُوا ؛ منتظمین رسد نے کہا ۔ فَمَا جَزَاؤُهُ ؛ پھر اس کی سزا کیا ہے ؟ إِنْ كُنْتُمْ كَاذِبِينَ ؛ اگر تم جھوٹے ہو ۔

[p. ۱۰] قَالُوا۟ فَمَا جَزَٰٓؤُهُۥٓ إِن كُنتُمْ كَٰذِبِينَ (qālū fa-mā jazā’uhū in kuntum kādhibīn)—“The supply officers said: ‘What then shall be its penalty if you turn out to be liars?’”

ترجمہ (آیت ۷۴) :- ۔ انھوں نے کہا پھر اس کی کیا سزا ہے اگر تم جھوٹے نکلے ؟
Translation (Verse 74): They said: “What then shall be the penalty for this if you are found to be liars?”
آیت ۷۵
قَالُوْا جَزَآؤُهٗ مَنْ وُّجِدَ فِيْ رَحْلِهٖ فَهُوَ جَزَآؤُهٗؕ كَذٰلِكَ نَجْزِي الظّٰلِمِيْنَ ﴿۷۵﴾
Verse 75
قَالُوا۟ جَزَٰٓؤُهُۥ مَن وُجِدَ فِى رَحْلِهِۦ فَهُوَ جَزَٰٓؤُهُۥ ج كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿75﴾

قَالُوا ؛ برادران یوسف نے کہا ۔ جَزَاؤُهُ ؛ اس کی سزا یہ ہے ۔ مَنْ وُجِدَ فِي رَحْلِهِ ؛ جس کے سامان میں ، جس کے گھر میں ، جس کے بورے میں وہ پایا جائے ۔ فَهُوَ جَزَاؤُهُ ؛ تو وہی اس کی جزا ہے ۔ یعنی وہ غلام بنا دیا جائے گا ۔ كَذَلِكَ نَجْزِي الظَّالِمِينَ ؛ ہم اسی طرح ظالموں کو جزا دیتے ہیں ۔ سزا دیتے ہیں ۔

قَالُوا۟ جَزَٰٓؤُهُۥ مَن وُجِدَ فِى رَحْلِهِۦ فَهُوَ جَزَٰٓؤُهُۥ (qālū jazā’uhū man wujida fī raḥlihī fa-huwa jazā’uh)—“The brothers of Joseph replied: ‘Its penalty is that he in whose pack it is found shall himself be the penalty!’” meaning he shall be retained and enslaved as retribution; كَذَٰلِكَ نَجْزِى ٱلظَّٰلِمِينَ (kadhālika najzī ẓ-ẓālimīn)—“‘thus do we recompense wrongdoers [according to the law of our homeland].’”

ترجمہ (آیت ۷۵) :- ۔ انھوں نے کہا اس کی سزا یہ ہے کہ جس شخص کے بورے میں سے وہ ملے وہ خود اس کی جزا (یعنی غلام) ہوگا ۔ ہم اسی طرح ظالموں کو سزا دیتے ہیں ۔
Translation (Verse 75): They said: “Its penalty is that the person in whose sack it is found shall himself be surrendered as the penalty (as a slave). Thus do we punish wrongdoers.”
آیت ۷۶
فَبَدَاَ بِاَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ اَخِيْهِ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا مِنْ وِّعَآءِ اَخِيْهِؕ كَذٰلِكَ كِدْنَا لِيُوْسُفَؕ مَا كَانَ لِيَاْخُذَ اَخَاهُ فِيْ دِيْنِ الْمَلِكِ اِلَّآ اَنْ يَّشَآءَ اللّٰهُؕ نَرْفَعُ دَرَجٰتٍ مَّنْ نَّشَآءُؕ وَفَوْقَ كُلِّ ذِيْ عِلْمٍ عَلِيْمٌ ﴿۷۶﴾
Verse 76
فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ أَخِيهِ ثُمَّ ٱسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَآءِ أَخِيهِ ج كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ صلے مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِى دِينِ ٱلْمَلِكِ إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ ج نَرْفَعُ دَرَجَٰتٍ مَّن نَّشَآءُ قلی وَفَوْقَ كُلِّ ذِى عِلْمٍ عَلِيمٌ ﴿76﴾

فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ ؛ پس منتظم رسد نے پہلے برادرانِ یوسف کے تھیلے ڈھونڈھے ، تلاش کئے ۔ قَبْلَ وِعَاءِ أَخِيهِ ؛ یوسف علیہ السلام کے بھائی بنیامین یا بن یمین کے تھیلوں سے پہلے ۔ وِعَاء ظرف ۔ تھیلا ۔ اس کی جمع أَوْعِيَةٌ ہے ۔ ثُمَّ اسْتَخْرَجَهَا ؛ پھر اس پیالہ کو نکالا ۔ مِنْ وِعَاءِ أَخِيهِ ؛ یوسف کے بھائی کے تھیلے میں سے ۔ كَذَلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ ؛ اس طرح سے ہم نے یوسف کے لئے ان کے بھائی سے ملانے کی تدبیر نکالی ۔ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے اللہ کے ارادے اور اُسی کی حکمت پر مبنی ہے ۔ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللَّهِ (النساء - ۷۸) یہاں یوسف علیہ السلام نے یہ تدبیر نکالی کہیں ثابت نہیں ہے ۔ مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ ؛ یوسف اپنے بھائی کو لے نہیں سکتے تھے ۔ فِي دِينِ الْمَلِكِ ؛ پادشاہ کے قانون میں ۔ بلا کسی وجہ معقول کے وہ اپنے بھائی کو روک نہیں سکتے تھے ۔ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ ؛ مگر یہ کہ خدا چاہے ۔ یعنی یہ خدا کی قدرت کا کرشمہ ہے کہ اس نے بھائی کو بھائی سے ملادیا ۔ نَرْفَعُ دَرَجَاتِ مَنْ نَّشَاءُ ؛ ہم جس کا چاہتے ہیں مرتبہ بلند کر دیتے ہیں ۔ اللہ تعالیٰ نے یوسف علیہ السلام کو پیغمبر بنایا ۔ مکاری ، چالبازی سے بچایا ۔ اور خود اپنے فضل و کرم سے بھائی سے اپنے بھائی کو ملا دیا ۔ وَفَوْقَ كُلِّ ذِي عِلْمٍ عَلِيمٌ ؛ اور ہر ذی علم پر علیم و حکیم کی ہستی ہے کہ جہاں لوگوں کی تدبیر کام نہیں کرتی اس کا انتظام خدائے تعالیٰ خود فرما دیتا ہے ۔

فَبَدَأَ بِأَوْعِيَتِهِمْ قَبْلَ وِعَآءِ أَخِيهِ (fa-bada’a bi-aw‘iyatihim قabla wi‘ā’i akhīh)—“So the steward began searching their sacks before the pack of his brother [Benjamin];” wi‘ā’ means a receptacle or pack, plural aw‘iyah; ثُمَّ ٱسْتَخْرَجَهَا مِن وِعَآءِ أَخِيهِ (thumma stakhrajahā min wi‘ā’i akhīh)—“then he brought forth the cup from his brother’s pack.” كَذَٰلِكَ كِدْنَا لِيُوسُفَ (kadhālika kidnā li-Yūsuf)—“Thus did We plan for Joseph [to reunite him with his brother].” Whatever transpires in creation is grounded upon Allah’s supreme sovereign will and divine wisdom; ‘Say: All is from Allah’ (4:78). There is zero textual evidence that Joseph personally engineered this deception. مَا كَانَ لِيَأْخُذَ أَخَاهُ فِى دِينِ ٱلْمَلِكِ (mā kāna li-ya’khudha akhāhu fī dīni l-malik)—“He could never have detained his brother under the law of the Egyptian King,” for royal Egyptian law did not enslave thieves; إِلَّآ أَن يَشَآءَ ٱللَّهُ (illā an yashā’a-llāh)—“except that Allah willed it.” It was a miracle of divine omnipotence that reunited brother with brother. نَرْفَعُ دَرَجَٰتٍ مَّن نَّشَآءُ (narfa‘u darajātim-man nashā’)—“We raise in degrees whomsoever We will.” Allah elevated Joseph (peace be upon him) to prophethood, shielded him from sly deception, and by His gracious providence reunited him with his brother. وَفَوْقَ كُلِّ ذِى عِلْمٍ عَلِيمٌ (wa-fawqa kulli dhī ‘ilmin ‘Alīm)—“And over every possessor of knowledge there is the All-Knowing (al-‘Alīm), the All-Wise, so that where human stratagems fail, Allah Almighty Himself ordains the sublime outcome.”

[ص ۱۱] ترجمہ (آیت ۷۶) :- اس نے ( منتظم رسد نے ) ان کے بھائی کے تھیلے سے پہلے دوسرے بھائیوں کی تلاشی لی ۔ پھر اس کو نکالا تو ان کے بھائی کے تھیلے میں سے ۔ اس طرح ہم نے یوسف کے لئے تدبیر کی ۔ کیونکہ یوسف شاہی قانون کی رو سے اپنے بھائی کو اپنے پاس رکھ نہیں سکتے تھے ۔ مگر یہ کہ خدا چاہے (یعنی خدا کے چاہنے کی وجہ سے یوسف کے پاس ان کے بھائی کا رہنا ہوا ۔) ہم جس کو چاہتے ہیں مرتبہ بلند کرتے ہیں اور ہر ذی علم کے اوپر علیم (وحکیم) ہے ۔ (یعنی جہاں یوسف کی تدبیر چل نہیں سکتی تھی ، وہاں ہم نے اپنے علم و حکمت سے تدبیر نکال ہی لی ) ۔
[p. ۱۱] Translation (Verse 76): He (the supply officer) searched their sacks before the pack of their brother; then he pulled it out from his brother’s pack. Thus did We plan for Joseph, for he could not have detained his brother under the King’s law unless Allah willed. We raise in rank whom We will, and above every possessor of knowledge there is One All-Knowing and All-Wise (meaning: where human stratagems proved powerless, We devised the sovereign arrangement through Our omniscience and wisdom).
آیت ۷۷
قَالُوْٓا اِنْ يَّسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ اَخٌ لَّهٗ مِنْ قَبْلُۚ فَاَسَرَّهَا يُوْسُفُ فِيْ نَفْسِهٖ وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْۚ قَالَ اَنْتُمْ شَرٌّ مَّكَانًاۚ وَاللّٰهُ اَعْلَمُ بِمَا تَصِفُوْنَ ﴿۷۷﴾
Verse 77
قَالُوٓا۟ إِن يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَّهُۥ مِن قَبْلُ ج فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِى نَفْسِهِۦ وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ ج قَالَ أَنتُمْ شَرٌّ مَّكَانًا صلے وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ ﴿77﴾

قَالُوا ؛ برادران یوسف نے کہا ۔ إِنْ يَسْرِق ؛ اگر بنیامین چوری کرے تو کچھ تعجب کی بات نہیں ۔ کیونکہ ۔ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَّهُ مِنْ قَبْلُ ؛ اس سے پہلے اس کے بھائی نے بھی چوری کی تھی ، حالانکہ یوسف علیہ السلام نے کبھی چوری نہیں کی تھی ۔ مقصود صرف علاتی بھائیوں کو بدنام کرنا تھا ۔ فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِي نَفْسِهِ ؛ یہ سن کر یوسف نے اس بات کو اپنے دل میں چھپا رکھا ۔ وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ ؛ اور ان پر ظاہر ہونے نہیں دیا ، اپنے غصہ کو پی گئے ۔ قَالَ أَنْتُمْ شَرٌّ مَّكَانًا ؛ یوسف علیہ السلام نے کہا تم بدترین درجہ کے لوگ ہو ۔ وَاللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ ؛ اور اللہ ہی بہتر علم رکھتا ہے اس کا کہ تم بیان کرتے ہو ۔

قَالُوٓا۟ إِن يَسْرِقْ فَقَدْ سَرَقَ أَخٌ لَّهُۥ مِن قَبْلُ (qālū in yasriq fa-qad saraqa akhul-lahū min qabl)—“The brothers of Joseph said: ‘If Benjamin steals, it is no wonder, for a brother of his [Joseph] stole aforetime!’” In truth, Joseph (peace be upon him) had never stolen anything in his life; their sole malicious objective was to defame their paternal half-brothers. فَأَسَرَّهَا يُوسُفُ فِى نَفْسِهِۦ (fa-asarrahā Yūsufu fī nafsih)—“Hearing this, Joseph concealed it within his heart;” وَلَمْ يُبْدِهَا لَهُمْ (wa-lam yubdihā lahum)—“and he did not reveal it unto them, swallowing his anger with sublime forbearance;” قَالَ أَنتُمْ شَرٌّ مَّكَانًا (qāla antum sharrum-makānā)—“he said [inwardly]: ‘You are people of the lowest station;’” وَٱللَّهُ أَعْلَمُ بِمَا تَصِفُونَ (wa-llāhu a‘lamu bi-mā taṣifūn)—“‘and Allah possesses absolute knowledge of what you falsely allege.’”

ترجمہ (آیت ۷۷) :- - اُنھوں نے کہا اگر اس نے سرقہ کیا ہے تو پہلے اس کے بھائی نے بھی سرقہ کیا تھا ۔ یوسف نے اسے اپنے دل میں چھپایا اور ان کے لئے ظاہر نہیں کیا ۔ کہا تو یہ کہا کہ تم بری حالت کے لوگ ہو اور اللہ کو بہتر علم ہے اس کے متعلق جو تم بیان کرتے ہو ۔
Translation (Verse 77): They said: “If he has stolen, a brother of his had committed theft aforetime.” Joseph kept this concealed within his heart and did not disclose it to them, saying (inwardly): “You are in an evil condition, and Allah knows best regarding what you allege.”

واضح ہو کہ اس مقام پر تفاسیر میں بڑی گڑ بڑ ہے ۔ مجھے ایک بات بڑی پسند ہے جو امام رازی نے بیان کی ہے کہ کسی نے حضرت امام اعظم ابو حنیفہ کے سامنے روایت کی ، ابراہیم علیہ السلام نے تین جھوٹ کہے ۔ امام اعظم نے فرمایا کہ پیغمبر معصوم ہوتا ہے وہ ہرگز جھوٹ نہیں کہہ سکتا ۔ البتہ راوی نے ایک جھوٹ کہا ہے ۔ اسی قول کی روشنی میں ہم اس حصہ قرآن کو دیکھتے ہیں :- یوسف علیہ السلام پیغمبر تھے کیونکہ قرآن شریف میں ہے :- يُوسُفَ أَيُّهَا الصِّدِّيقُ ( یوسف - ۴۶) ، اور ذلِكُمَا مِمَّا عَلَّمَنِي رَبِّي (یوسف - ۳۷) ایک اور جگہ ہے : وَاتَّبَعْتُ مِلَّةَ آبَائِي إِبْرَاهِيمَ وَإِسْحَاقَ وَيَعْقُوبَ - (یوسف - ۳۸) ۔[ص ۱۲] جب وہ پیغمبر تھے تو وہ کسی پر بہتان لگانے اور اپنے بھائی کو چور اور غلام بنانے کے لئے ایک لفظ نہیں نکال سکتے ۔ کیونکہ قرآن شریف میں ہے :- وَمَنْ يَكْسِبْ خَطِيئَةً أَوْ إِثْمًا ثُمَّ يَرْمِ بِهِ بَرِيئًا فَقَدِ احْتَمَلَ بُهْتَانًا وَّإِثْمًا مُّبِينًا (النساء - ۱۱۲) لہذا بے گناہ بھائی پر چوری کا الزام لگانا یا ان کو بدنام کرنا شانِ نبوت کے خلاف ہے ۔ اہلِ کتاب اپنی کتابوں میں جھوٹ سچ جو چاہیں لکھیں ۔ یوسف (علیہ السلام) اس سے بری ہیں ۔ معلوم یہ ہوتا ہے کہ برادرانِ یوسف نے یوسف علیہ السلام کو جیسا چور ظاہر کیا تھا ، بنیامین پر بھی انھوں نے چوری کا الزام لگایا اور جس طرح یوسف علیہ السلام کو یعقوب علیہ السلام کی نظروں سے دور رکھنا چاہا تھا بنیامین کو بھی دور رکھنا چاہا ۔ یا یہ بات ہے یوسف اور بنیامین میں نہایت درجہ محبت دیکھ کر منتظمین رسد نے یہ تمام کارروائی کی ہو ۔ یوسف علیہ السلام کے بنیامین ملنے کی حضرت یوسف کے علم میں کوئی صورت نہ تھی ۔ یوسف علیہ السلام کو راضی کرنے کے لئے منتظمین نے یہ پولیٹکل چال چلی ہو ۔ یہ بھی ہو سکتا ہے کہ غلطی سے وہ کٹورا جو پیمانہ کا کام دیتا تھا ، بنیامین کے سامان میں رہ گیا ہو اور منتظمین نے تمام برادران یوسف کے خورجیوں میں تلاشی لی ہو ۔ بہر حال یوسف اس سے بری ہیں کہ بھائی پر تہمت لائی ہو یا وہ پیالہ خود رکھ کر خود ہی تلاش کروایا ہو ۔ اس قسم کی پولیٹکل چال چلنا شانِ نبوت سے بہت بعید ہے ۔

It should be clearly understood that at this juncture exegetical treatises contain significant confusion. I deeply admire a profound observation related by Imām al-Rāzī: Someone recounted before Imām al-A‘ẓam Abū Ḥanīfah a narration alleging that Abraham (peace be upon him) spoke three falsehoods. The Great Imām declared: ‘A prophet is divinely protected (ma‘ṣūm) and can never speak a lie; rather, the narrator has spoken a falsehood!’ In the luminous guidance of this dictum, we examine this passage of the Qur’an: Joseph (peace be upon him) was an exalted prophet, for the Holy Qur’an states: ‘Joseph, O man of truth!’ (12:46), ‘That is of what my Lord has taught me’ (12:37), and elsewhere: ‘And I follow the faith of my fathers: Abraham, Isaac, and Jacob’ (12:38).[p. ۱۲] Since Joseph was an infallible prophet, he could never utter a single false word to slander anyone or fabricate an accusation of theft to enslave his innocent brother. For the Noble Qur’an explicitly warns: ‘And whosoever commits an offense or sin and then casts it upon an innocent person, he has indeed burdened himself with slander and manifest guilt’ (4:112). Hence, falsely accusing an innocent brother of theft or defaming him is wholly incompatible with the dignity of prophethood. Whatever the People of the Book concoct in their texts, Joseph (peace be upon him) is entirely innocent and purified from it. The truth appears to be that just as Joseph’s brothers had previously depicted Joseph as a thief, they also cast the accusation of theft upon Benjamin; and just as they sought to remove Joseph from Jacob’s sight, they desired to banish Benjamin as well. Alternatively, Egyptian quartermasters, observing Joseph’s profound affection for Benjamin, orchestrated this entire affair without Joseph’s knowledge in order to please him through a political maneuver. It is equally plausible that the goblet, which served as a measuring vessel, was inadvertently left among Benjamin’s sacks by mistake, prompting the general search. In any event, Joseph (peace be upon him) is utterly innocent of slandering his brother or planting the cup; indulging in such deceitful political contrivances is unthinkable for a prophet of God.

آیت ۷۸
قَالُوْا يٰٓاَيُّهَا الْعَزِيْزُ اِنَّ لَهٗٓ اَبًا شَيْخًا كَبِيْرًا فَخُذْ اَحَدَنَا مَكَانَهٗۚ اِنَّا نَرٰىكَ مِنَ الْمُحْسِنِيْنَ ﴿۷۸﴾
Verse 78
قَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ إِنَّ لَهُۥٓ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُۥٓ صلے إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿78﴾

قَالُوا ؛ برادران یوسف نے کہا ۔ يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ ؛ اے عزیز ۔ إِنَّ لَهُ أَبًا ؛ ان کے ایک باپ ہیں ۔ شَيْخًا كَبِيرًا ؛ بہت بوڑھے ۔ فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُ ؛ لہذا تم ہم سے کسی ایک کو اس کی جگہ لے لو ۔ إِنَّا نَرَاكَ مِنَ الْمُحْسِنِينَ ؛ بے شک ہم تم کو احسان کرنے والا سمجھتے ہیں ، نیکوکار دیکھتے ہیں ۔

قَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ (qālū yā-ayyuhā l-‘azīz)—“The brothers of Joseph said: ‘O Aziz!’” إِنَّ لَهُۥٓ أَبًا شَيْخًا كَبِيرًا (inna lahū aban shaykhan kabīrā)—“‘he has a father who is an exceedingly old man;’” فَخُذْ أَحَدَنَا مَكَانَهُۥٓ (fa-khudh aḥadanā makānah)—“‘so take one of us in his stead;’” إِنَّا نَرَىٰكَ مِنَ ٱلْمُحْسِنِينَ (innā narāka mina l-muḥsinīn)—“‘for verily we perceive you to be of the noble doers of good.’”

ترجمہ (آیت ۷۸) :- انھوں نے کہا ، اے عزیز اس کا ایک بوڑھا باپ ہے لہذا تم ہم میں سے ایک کو اس کے عوض لے لو ۔ ہم تو تم کو بڑا ہی نیکو کار سمجھتے ہیں ۔
Translation (Verse 78): They said: “O Aziz! Truly, he has an aged father; so take one of us in his place. We indeed consider you to be of the beneficent.”
آیت ۷۹
قَالَ مَعَاذَ اللّٰهِ اَنْ نَّاْخُذَ اِلَّا مَنْ وَّجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهٗٓۙ اِنَّآ اِذًا لَّظٰلِمُوْنَۗ ﴿۷۹﴾
Verse 79
قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَٰعَنَا عِندَهُۥٓ إِنَّآ إِذًا لَّظَٰلِمُونَ ﴿79﴾

قَالَ ؛ یوسف علیہ السلام نے کہا ۔ عزیز مصر نے کہا ۔ مَعَاذَ اللَّهِ ؛ پناہ بہ خدا ۔ اللہ کی پناہ مانگتے ہیں ۔ أَنْ نَّأْخُذَ ؛ کہ ہم لے لیں ۔ إِلَّا مَنْ وَجَدْنَا مَتَاعَنَا عِنْدَهُ ؛ سوائے اس کے ، جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا ۔ إِنَّا إِذًا لَّظَالِمُونَ ؛ اگر ہم ایسا کریں یعنی بے گناہ غیر آدمی کو پکڑ لیں تو ہم ظالم ہوں گے ۔

قَالَ مَعَاذَ ٱللَّهِ أَن نَّأْخُذَ إِلَّا مَن وَجَدْنَا مَتَٰعَنَا عِندَهُۥٓ (qāla ma‘ādha-llāhi an na’khudha illā maw-wajadnā matā‘anā ‘indah)—“Joseph (peace be upon him), the Aziz of Egypt, replied: ‘Allah forbid that we should seize anyone other than him with whom we found our possession!’” إِنَّآ إِذًا لَّظَٰلِمُونَ (innā idhan la-ẓālimūn)—“‘for if we were to detain an innocent substitute, we would surely be unjust wrongdoers!’”

ترجمہ (آیت ۷۹) :- کہا : پناہ بخدا ! کہ ہم پکڑ لیں سوائے اس شخص کے جس کے پاس ہم نے اپنا سامان پایا اگر ہم ایسا کریں گے تو ہم ظالم ہوں گے ۔
Translation (Verse 79): He said: “Allah forbid that we should take anyone except him with whom we found our property; for then, we would certainly be unjust.”
آیت ۸۰
[ص ۱۳] فَلَمَّا اسْتَيْـَٔسُوْا مِنْهُ خَلَصُوْا نَجِيًّاؕ قَالَ كَبِيْرُهُمْ اَلَمْ تَعْلَمُوْٓا اَنَّ اَبَاكُمْ قَدْ اَخَذَ عَلَيْكُمْ مَّوْثِقًا مِّنَ اللّٰهِ وَمِنْ قَبْلُ مَا فَرَّطْتُّمْ فِيْ يُوْسُفَۚ فَلَنْ اَبْرَحَ الْاَرْضَ حَتّٰى يَاْذَنَ لِيْٓ اَبِيْٓ اَوْ يَحْكُمَ اللّٰهُ لِيْۚ وَهُوَ خَيْرُ الْحٰكِمِيْنَ ﴿۸۰﴾
Verse 80
[p. ۱۳] فَلَمَّا ٱسْتَيْـَٔسُوا۟ مِنْهُ خَلَصُوا۟ نَجِيًّا صلے قَالَ كَبِيرُهُمْ أَلَمْ تَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُم مَّوْثِقًا مِّنَ ٱللَّهِ وَمِن قَبْلُ مَا فَرَّطتُمْ فِى يُوسُفَ صلے فَلَنْ أَبْرَحَ ٱلْأَرْضَ حَتَّىٰ يَأْذَنَ لِىٓ أَبِىٓ أَوْ يَحْكُمَ ٱللَّهُ لِى صلے وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَٰكِمِينَ ﴿80﴾

فَلَمَّا اسْتَيْأَسُوا مِنْهُ ؛ پھر جب برادرانِ یوسف ، یوسف علیہ السلام کی طرف سے مایوس ہو گئے ۔ بنیامین کو دینے سے انکار کر دیا ۔ خَلَصُوا نَجِيًّا ؛ الگ ہو گئے ، سرگوشی کرتے ، کانا پھوسی کرتے ، سازش کرتے ۔ قَالَ كَبِيرُهُمْ ؛ تو ان کے بڑے بھائی نے کہا ۔ أَلَمْ تَعْلَمُوا ؛ کیا تم کو معلوم نہیں ۔ أَنَّ أَبَاكُمْ ؛ کہ تمہارے باپ نے ۔ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُمْ ؛ تم پر واجب ٹھہرا لیا تھا ۔ مَوْثِقًا مِّنَ اللَّهِ ؛ خدا کی قسم دے کر عہد ۔ وَمِنْ قَبْلُ ؛ اور اس سے پہلے ۔ مَا فَرَّطْتُمْ ؛ جو تم نے کوتاہی کی ہے ، جو تم نے افراط تفریط کی ہے ، جو تم نے قصور کیا ہے ۔ فِي يُوسُفَ ؛ یوسف کے معاملہ میں ۔ فَلَنْ أَبْرَحَ الْأَرْضَ ؛ میں اس جگہ سے نہ سرکوں گا ، نہ ہٹوں گا ۔ حَتَّى يَأْذَنَ لِي أَبِي ؛ یہاں تک کہ اجازت دیں ، اذن دیں ، میرے والد ۔ أَوْ يَحْكُمَ اللَّهُ لِي ؛ یا اللہ کوئی حکم دے ، فیصلہ کرے میرے لئے ۔ وَهُوَ خَيْرُ الْحَاكِمِينَ ؛ اور وہی ہے سب سے بہتر حکم کرنے والا ، فیصلہ کرنے والا ۔

فَلَمَّا ٱسْتَيْـَٔسُوا۟ مِنْهُ (fa-lammā stay’asū minh)—“So when the brothers of Joseph despaired of Joseph, and he refused to surrender Benjamin;” خَلَصُوا۟ نَجِيًّا (khalaṣū najiyyā)—“they withdrew privately, whispering and conferring in secret;” قَالَ كَبِيرُهُمْ (qāla kabīruhum)—“their eldest brother said;” أَلَمْ تَعْلَمُوٓا۟ أَنَّ أَبَاكُمْ قَدْ أَخَذَ عَلَيْكُم مَّوْثِقًا مِّنَ ٱللَّهِ (alam ta‘lamū anna abākum qad akhadha ‘alaykum mawthiqam-mina-llāh)—“‘Do you not remember that your father exacted from you a binding oath before Allah;’” وَمِن قَبْلُ مَا فَرَّطتُمْ فِى يُوسُفَ (wa-min qablu mā farraṭtum fī Yūsuf)—“‘and how grievously you fell short and wronged Joseph aforetime?’” فَلَنْ أَبْرَحَ ٱلْأَرْضَ (fa-lan abraḥa l-arḍ)—“‘Therefore, I shall never budge from this ground of Egypt!’” حَتَّىٰ يَأْذَنَ لِىٓ أَبِىٓ (ḥattā ya’dhana lī abī)—“‘until my father grants me permission;’” أَوْ يَحْكُمَ ٱللَّهُ لِى (aw yaḥkuma-llāhu lī)—“‘or Allah decrees for me [by delivering my brother];’” وَهُوَ خَيْرُ ٱلْحَٰكِمِينَ (wa-huwa khayru l-ḥākimīn)—“‘and He is the Best of judges.’”

ترجمہ (آیت ۸۰) :- پھر جب ان سے سب لوگ مایوس ہو گئے تو الگ بیٹھ کر مشورہ کرنے لگے ان میں سے بڑے نے کہا کیا تمہیں علم نہیں کہ تمہارے والد نے خدا کو بیچ میں رکھ کر تم سے عہد لیا تھا اور اس سے پہلے تم نے جو کچھ یوسف کے متعلق کوتاہی کی وہ بھی تم کو معلوم ہے ۔ اب تو میں اس سر زمین سے نہ نکلوں گا (اس جگہ سے نہ سرکوں گا جب تک میرے والد خود مجھے حکم نہ دیں یا خدا کوئی حکم دے ۔ اور وہی بہتر حکم بہتر حکم دینے والا ہے ۔
Translation (Verse 80): So when they utterly despaired of him, they sat apart conferring together. The eldest of them said: “Do you not know that your father took a solemn covenant from you by Allah, and you know how you failed concerning Joseph aforetime? Never will I depart from this land until my father gives me leave or Allah decides for me, and He is the best of judges.”
آیت ۸۱
اِرْجِعُوْٓا اِلٰٓي اَبِيْكُمْ فَقُوْلُوْا يٰٓاَبَانَآ اِنَّ ابْنَكَ سَرَقَۚ وَمَا شَهِدْنَآ اِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حٰفِظِيْنَ ﴿۸۱﴾
Verse 81
ٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيكُمْ فَقُولُوا۟ يَٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبْنَكَ سَرَقَ وَمَا شَهِدْنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حَٰفِظِينَ ﴿81﴾

ارْجِعُوا إِلَى أَبِيكُمْ ؛ بڑے بھائی نے دوسرے بھائیوں سے کہا تم اپنے والد کے پاس واپس جاؤ ۔ فَقُولُوا ؛ پھر ان سے عرض کرو ۔ یَا أَبَانَا ؛ اے ہمارے باپ ، ابا جان ۔ إِنَّ ابْنَكَ سَرَقَ ؛ تمہارے بیٹے بنیامین نے تو چوری کی ۔ سرقہ کیا ۔ وَمَا شَهِدْنَا ؛ اور ہم نے ٹھیک ٹھیک نہیں بیان کیا ۔ نہیں شہادت دی ہم نے ۔ إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا ؛ مگر اس واقعہ کو جس کا[ص ۱۴] ہم کو علم ہے ، ہم نے جتنا جانا اتنا آپ سے عرض کر دیا ۔ وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حَافِظِينَ ؛ اور ہم غیب کی باتوں کی حفاظت نہیں کر سکتے تھے ۔ ہماری پسِ غیبت میں جو کچھ ہوا ہم اس کو روک نہیں سکتے تھے ۔

ٱرْجِعُوٓا۟ إِلَىٰٓ أَبِيكُمْ (irji‘ū ilā abīkum)—“The eldest brother directed the other brothers: ‘Return unto your father;’” فَقُولُوا۟ يَٰٓأَبَانَآ إِنَّ ٱبْنَكَ سَرَقَ (fa-qūlū yā-abānā inna bnaka saraq)—“‘and say: O our father! Truly your son [Benjamin] has committed theft!’” وَمَا شَهِدْنَآ إِلَّا بِمَا عَلِمْنَا (wa-mā shahidnā illā bi-mā ‘alimnā)—“‘and we bear witness only according to what we saw and learned [when the cup was recovered from his sack];’”[p. ۱۴] “We only related what we knew with certainty: وَمَا كُنَّا لِلْغَيْبِ حَٰفِظِينَ (wa-mā kunnā lil-ghaybi ḥāfiẓīn)—‘and we could not be guardians over what was unseen; we had no power to prevent what occurred in our absence.’”

ترجمہ (آیت ۸۱) :- (بڑے بھائی نے دوسرے بھائیوں سے کہا کہ تم اپنے والد کے پاس واپس جاؤ ۔ پھر اُن سے عرض کرو ۔ ابا جان آپ کے بیٹے نے سرقہ کیا ۔ ہم نے اسی کو ٹھیک ٹھیک بیان کیا ہے جس کو ہم جانتے ہیں (اور ہم نے بیان نہیں کیا مگر اس چیز کو جس کا ہم کو علم ہوا ہے) اور غیب سے جو بات ہوئی اس کو ہم روک نہیں سکتے تھے ۔
Translation (Verse 81): (The elder brother said:) “Return to your father and say: ‘Father! Your son has committed theft. We testify only to what we know, and we could not safeguard the unseen.’”
آیت ۸۲
وَسْـَٔلِ الْقَرْيَةَ الَّتِيْ كُنَّا فِيْهَا وَالْعِيْرَ الَّتِيْٓ اَقْبَلْنَا فِيْهَاؕ وَاِنَّا لَصٰدِقُوْنَ ﴿۸۲﴾
Verse 82
وَسْـَٔلِ ٱلْقَرْيَةَ ٱلَّتِى كُنَّا فِيهَا وَٱلْعِيرَ ٱلَّتِىٓ أَقْبَلْنَا فِيهَا صلے وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ ﴿82﴾

وَاسْأَلِ الْقَرْيَةَ ؛ (املا قرآنی میں ہمزہ وصلی نہیں ہے ) اور گاؤں والوں سے پوچھ لیجئے ۔ ساری بستی سے دریافت کیجئے ۔ الَّتِي كُنَّا فِيهَا ؛ جس میں ہم تھے ۔ وَالْعِيرَ الَّتِي أَقْبَلْنَا فِيهَا ؛ اور اس قافلہ سے بھی پوچھ لیجئے جس میں ہم آئے ہیں ۔ وَإِنَّا لَصَادِقُونَ ؛ اور بے شک ہم بالکل سچے ہیں ۔

وَسْـَٔلِ ٱلْقَرْيَةَ ٱلَّتِى كُنَّا فِيهَا (was’ali l-qaryata llatī kunnā fīhā)—“‘And inquire of the town in which we were;’” ask the people of the city; وَٱلْعِيرَ ٱلَّتِىٓ أَقْبَلْنَا فِيهَا (wa-l-‘īra llatī aqbalnā fīhā)—“‘and of the caravan with which we traveled back;’” وَإِنَّا لَصَٰدِقُونَ (wa-innā la-ṣādiqūn)—“‘and verily we are speaking the absolute truth.’”

ترجمہ (آیت ۸۲) :- اور اس بستی سے دریافت کر لیجئے جس میں ہم تھے اور اس قافلہ سے بھی جس میں ہم آئے ہیں اور ہم بالکل سچے ہیں ۔
Translation (Verse 82): “Inquire of the people of the city wherein we were, and of the caravan in which we arrived; and most surely, we are telling the truth.”

آپس کے مشورہ کے بعد بڑے بھائی کی رائے کے مطابق دوسرے بھائی حضرت یعقوب علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کرنے پر یعقوب علیہ السلام نے کہا :

Following mutual consultation, according to the elder brother’s counsel, the other brothers returned into the presence of Hazrat Jacob (peace be upon him) and presented their report. Thereupon, Jacob (peace be upon him) said:

آیت ۸۳
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ اَنْفُسُكُمْ اَمْرًاؕ فَصَبْرٌ جَمِيْلٌؕ عَسَي اللّٰهُ اَنْ يَّاْتِيَنِيْ بِهِمْ جَمِيْعًاؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ ﴿۸۳﴾
Verse 83
قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًا صلے فَصَبْرٌ جَمِيلٌ صلے عَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِيَنِى بِهِمْ جَمِيعًا ج إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ ﴿83﴾

قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنْفُسُكُمْ أَمْرًا ؛ یعقوب علیہ السلام نے فرمایا ، بلکہ اچھا دکھایا ہے تم کو تمہارے نفسوں نے ایک بات کو ۔ یہ سب تمہاری من گھڑت باتیں ہیں ۔ اب میرا کام کیا ہے ؟ فَصَبْرٌ جَمِيلٌ ؛ میرا کام تو اب صبر جمیل ہے ۔ خوبی سے برداشت کر لینا ہے ۔ عَسَى اللَّهُ ؛ شائد کہ اللہ ۔ اُمید ہے کہ اللہ ۔ أَنْ يَأْتِيَنِي بِهِمْ جَمِيعًا ؛ کہ اُن سب کو میرے پاس لائے گا ۔ یوسف بھی آئے گا ، بنیامین بھی آئے گا ، ان کا بڑا بھائی بھی آئے گا ۔ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ؛ بے شک وہی علیم و حکیم ہے ۔ میرے حال کو وہ خوب جانتا ہے اور جو کچھ کرتا ہے اچھا کرتا ہے ۔

قَالَ بَلْ سَوَّلَتْ لَكُمْ أَنفُسُكُمْ أَمْرًا (qāla bal sawwalat lakum anfusukum amrā)—“Jacob (peace be upon him) said: ‘Nay, your own souls have embellished for you a matter;’” this is another of your concoctions; فَصَبْرٌ جَمِيلٌ (fa-ṣabrun jamīl)—“‘so patient endurance with graceful fortitude (ṣabr jamīl) is my recourse!’” To bear this bereavement with steadfast resignation is my duty. عَسَى ٱللَّهُ أَن يَأْتِيَنِى بِهِمْ جَمِيعًا (‘asā-llāhu ay-ya’tiyanī bihim jamī‘ā)—“‘It may be that Allah will bring them all back to me: Joseph will return, Benjamin will return, and their elder brother will return as well;’” إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ (innahū huwa l-‘Alīmu l-Ḥakīm)—“‘verily, He is the All-Knowing, the All-Wise; He knows my sorrow perfectly and whatever He ordains is filled with wisdom.’”

ترجمہ (آیت ۸۳) :- کہا : یہ سب تمہاری من گھڑت باتیں ہیں ، اب میں خوبی سے برداشت کرلوں گا ۔ شاید کہ اللہ ان سب کو میرے پاس لائے ۔ وہ بڑا بڑا علم و حکمت والا ہے ۔
Translation (Verse 83): He said: “Nay, but your souls have enticed you into a scheme. So graceful patience (ṣabr jamīl) is most fitting for me. Perhaps Allah will bring them all back to me; truly, He is the All-Knowing, the All-Wise.”
آیت ۸۴
[ص ۱۵] وَتَوَلّٰى عَنْهُمْ وَقَالَ يٰٓاَسَفٰى عَلٰى يُوْسُفَ وَابْيَضَّتْ عَيْنٰهُ مِنَ الْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيْمٌ ﴿۸۴﴾
Verse 84
[p. ۱۵] وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ وَقَالَ يَٰٓأَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ وَٱبْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ ٱلْحُزْنِ فَهُوَ كَظِيمٌ ﴿84﴾

وَتَوَلَّى عَنْهُمْ ؛ اور فرزندانِ یعقوب سے یہ گفتگو ہونے کے بعد یعقوب علیہ السلام نے اپنا منہ ان کی طرف سے پھیر لیا ۔ وَقَالَ ؛ اور فرمایا ۔ يَا أَسَفَى ؛ ہائے میرا افسوس ! ہائے افسوس ! عَلَى يُوسُفَ ؛ یوسف کی جدائی پر ۔ وَابْيَضَّتْ عَيْنَاهُ ؛ اور ان کی دونوں آنکھیں سپید ہوگئیں ۔ یعنی آنکھوں کی پتلیاں سپید ہو گئیں ۔ یا آنکھوں میں آنسو آ کر سپید معلوم ہونے لگے ۔ مِنَ الْحُزْنِ ؛ غم سے ۔ فَهُوَ كَظِيمٌ ؛ اور وہ تو غم کو پی جارہے تھے ، جوشِ غم کو دبا رہے تھے ۔

وَتَوَلَّىٰ عَنْهُمْ (wa-tawallā ‘anhum)—“And after this dialogue with his sons, Jacob (peace be upon him) turned away from them;” وَقَالَ يَٰٓأَسَفَىٰ عَلَىٰ يُوسُفَ (wa-qāla yā-asafā ‘alā Yūsuf)—“and he cried: ‘Alas, my sorrow! O woe is me for the separation from Joseph!’” وَٱبْيَضَّتْ عَيْنَاهُ مِنَ ٱلْحُزْنِ (wa-byaḍḍat ‘aynāhu mina l-ḥuzn)—“and his two eyes turned white with sorrow,” meaning the pupils clouded over with cataracts from incessant weeping, or his eyes remained continuously filled with white tears; فَهُوَ كَظِيمٌ (fa-huwa kaẓīm)—“for he was suppressing his sorrow,” swallowing the surging anguish within his breast with quiet fortitude.

ترجمہ (آیت ۸۴) :- - اور ان سے (یعقوب نے ) منہ پھیر لیا ۔ اور کہا ہائے افسوس ! یوسف پر ۔ اور ان کی آنکھیں غم کے مارے سپید ہوگئیں ۔ اور وہ غم کو پی جارہے تھے ۔
Translation (Verse 84): And he (Jacob) turned away from them and exclaimed: “Alas, my grief for Joseph!” And his eyes turned white with sorrow, while he was suppressing his immense grief.

بعض نادان کہتے ہیں کہ یعقوب علیہ السلام کا رونا اور اتنا رونا کہ ان کی بصارت چلی جائے شانِ نبوت کے خلاف ہے ۔ مگر ان کو سمجھنا چاہئیے کہ محبت ایک سرِ الہی ہے اور دردِ محبت جاہلوں کو نہیں ہوتا ۔ رسول خدا ﷺ فرماتے ہیں : إِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ ؛ خوشی اور غمی دونوں جذبات ہیں ۔ انسان کے اختیار سے باہر ہیں ۔ پیغمبر کو پیغمبر کا چاہنا محبت کرنا الْحُبُّ فِي اللَّهِ ہے ۔ جس شخص کو کسی سے محبت ہو جاتی ہے اور وہ اس کو چھپاتا اور پاک دامن رہتا ہے اور آخر میں مر بھی جاتا ہے تو وہ شہید ہے ۔

Certain foolish critics object that Jacob’s weeping, and weeping so intensely that his eyesight departed, was contrary to the exalted station of prophethood. Yet they ought to comprehend that true spiritual love is a profound divine mystery (sirr ilāhī), and the sacred anguish of love is unfelt by the ignorant. The Messenger of Allah ﷺ declared at the passing of his infant son: ‘Verily, we are sorrowful over your departure, O Ibrahim!’ Joy and grief are natural human emotions transcending human control. A prophet loving another prophet is the very embodiment of ‘Love for the sake of Allah’ (al-ḥubbu fi-llāh). Whoever falls in love, conceals it with chaste purity, and subsequently dies in that noble yearning, dies the death of a martyr.

زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
زندگی زندہ دلی کا ہے ناممردہ دل خاک جیا کرتے ہیں
Life is truly another name for vital, radiant ardor; Can the cold, dead-hearted ever be said to truly live?
بے مزہ جینے سے ہے موت ہی بہتر زاہدچاہئے لذتِ حسنِ نمکیں تھوڑی سی
بے مزہ جینے سے ہے موت ہی بہتر زاہدچاہئے لذتِ حسنِ نمکیں تھوڑی سی
Better is death, O ascetic, than a hollow, flavorless existence! One must taste at least a measure of Beauty’s enchanting zest.
دو جہاں بیچ کے حسرت اسے حاصل کرلےلذتِ درد جو مل جائے کہیں تھوڑی سی
حسرت صدیقی
دو جہاں بیچ کے حسرت اسے حاصل کرلےلذتِ درد جو مل جائے کہیں تھوڑی سی
Sell both worlds, O Ḥasrat, to purchase and secure it, If but a subtle drop of love’s sacred sorrow may anywhere be attained! (Ḥasrat Ṣiddīqī)
Ḥasrat Ṣiddīqī

یہ یاد رکھو کہ رنج وغم کو برداشت کر لینا اور اس کا ذکر تک نہ کرنا آسان ہے مگر دل کا صابر رہنا اور آنکھوں کا رونا یہ مشکل کام ہے ۔ یہ مسئلہ نازک ہے ، نادانوں کے ہرگز سمجھ میں نہیں آتا ۔

Bear firmly in mind that merely enduring distress and grief without speaking of it is relatively easy, but maintaining complete inward patience in the heart while allowing tears to flow from the eyes is the truly sublime, arduous virtue. This is a subtle spiritual mystery that the unperceptive can never comprehend.

آیت ۸۵
قَالُوْا تَاللّٰهِ تَفْتَؤُا تَذْكُرُ يُوْسُفَ حَتّٰى تَكُوْنَ حَرَضًا اَوْ تَكُوْنَ مِنَ الْهٰلِكِيْنَ ﴿۸۵﴾
Verse 85
قَالُوا۟ تَٱللَّهِ تَفْتَؤُا۟ تَذْكُرُ يُوسُفَ حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا أَوْ تَكُونَ مِنَ ٱلْهَٰلِكِينَ ﴿85﴾

قَالُوا ؛ برادران یوسف نے کہا ۔ تَاللَّهِ ؛ بخدا ۔ خدا کی قسم ۔ تَفْتَؤُا ؛ تم اپنے آپ کو شکستہ کر دو گے ۔ فَتَاهُ - يَفْتَاهُ - فَتْئًا - كَسَرَهُ ۔ یعنی اس کو توڑ دیا ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اس کی اصل مَا تَفْتَؤُا ہے ۔ أَيْ لَا تَزَالُ ؛ یعنی آپ یوں ہی رہیں گے ۔ مَا فَتِئَ بمعنی مَا زَالَ ہے ۔ تَذْكُرُ يُوسُفَ ؛ یوسف کی یاد کرتے رہو گے ؟ حَتَّى تَكُونَ حَرَضًا ؛ یہاں تک کہ ہو جاؤ قریب الموت ۔ حَرَضَ - يَحْرُضُ وَيَحْرِضُ - حُرُوضًا - دُبلا اور بیمار ہو جانا ۔ حَرَضٌ ۔ دُبلا ۔ بدحال ، بہت زمانہ سے غمگین ۔ حَرَضَ - يَحْرِضُ - حَرْضًا بھی آتا ہے ۔ أَوْ تَكُونَ مِنَ الْهَالِكِينَ ؛ یا ہلاک ہونے والوں میں سے ہو جاؤ ۔

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ تَفْتَؤُا۟ تَذْكُرُ يُوسُفَ (qālū ta-llāhi tafta’u tadhkuru Yūsuf)—“The brothers said: ‘By Allah! You will not cease remembering Joseph;’” tafta’u stems from fatāhu meaning to break or wear down, or originally mā tafta’u synonymous with mā zāla (you will not cease); حَتَّىٰ تَكُونَ حَرَضًا (ḥattā takūna ḥaraḍā)—“‘until you become utterly consumed on the brink of death;’” ḥaraḍa-yaḥruḍu signifies wasting away in chronic grief and illness until wasted to skin and bone; أَوْ تَكُونَ مِنَ ٱلْهَٰلِكِينَ (aw takūna mina l-hālikīn)—“‘or until you are of the perished!’”

ترجمہ (آیت ۸۵) :- - انھوں نے کہا ۔ بخدا تم تو یوسف کی یاد کرتے ہی رہو گے یہاں تک کہ قریب المرگ ہو جاؤ یا مر ہی جاؤ ۔
Translation (Verse 85): They said: “By Allah! You will never cease remembering Joseph until you are close to death or perish entirely!”
آیت ۸۶
[ص ۱۶] قَالَ اِنَّمَآ اَشْكُوْا بَثِّيْ وَحُزْنِيْٓ اِلَي اللّٰهِ وَاَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ﴿۸۶﴾
Verse 86
[p. ۱۶] قَالَ إِنَّمَآ أَشْكُوا۟ بَثِّى وَحُزْنِىٓ إِلَى ٱللَّهِ وَأَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿86﴾

قَالَ ؛ یعقوب علیہ السلام نے کہا ۔ إِنَّمَا أَشْكُوا بَثِّي وَحُزْنِي ؛ میں تو اپنے رنج وغم کو بیان کرتا ہوں ۔ بہت غم ، سخت رنج ۔ إِلَى اللَّهِ ؛ خدا کی طرف ۔ یعنی میں فریاد کرتا ہوں تو اپنے خدا سے ، نہ کہ تم سے ۔ وَأَعْلَمُ مِنَ اللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ؛ اور اللہ کی طرف سے وہ بات جانتا ہوں ، جو تم نہیں جانتے ۔

قَالَ إِنَّمَآ أَشْكُوا۟ بَثِّى وَحُزْنِىٓ إِلَى ٱللَّهِ (qāla innamā ashkū baththī wa-ḥuznī ila-llāh)—“Jacob (peace be upon him) said: ‘I only complain of my anguish and deep grief unto Allah;’” bathth denotes overwhelming sorrow that cannot be contained; that is, I direct my supplication and lamentation exclusively unto my Lord, not unto you; وَأَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (wa-a‘lamu mina-llāhi mā lā ta‘lamūn)—“‘and I know from Allah that which you do not know.’”

ترجمہ (آیت ۸۶) :- کہا : میں اپنا رنج و غم بیان کرتا ہوں تو اپنے خدا سے اور اللہ کی طرف سے ایسی باتیں بھی جانتا ہوں جو تم نہیں جانتے ۔
Translation (Verse 86): He said: “I only complain of my grief and sorrow to Allah, and I know from Allah that which you do not know.”
آیت ۸۷
يٰبَنِيَّ اذْهَبُوْا فَتَحَسَّسُوْا مِنْ يُّوْسُفَ وَاَخِيْهِ وَلَا تَايْـَٔسُوْا مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِؕ اِنَّهٗ لَا يَايْـَٔسُ مِنْ رَّوْحِ اللّٰهِ اِلَّا الْقَوْمُ الْكٰفِرُوْنَ ﴿۸۷﴾
Verse 87
يَٰبَنِىَّ ٱذْهَبُوا۟ فَتَحَسَّسُوا۟ مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ وَلَا تَا۟يْـَٔسُوا۟ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ صلے إِنَّهُۥ لَا يَا۟يْـَٔسُ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿87﴾

يَا بَنِيَّ ؛ یعقوب علیہ السلام نے فرمایا ۔ میرے بیٹو! اذْهَبُوا ؛ تم جاؤ ۔ فَتَحَسَّسُوا ؛ تم تلاش کرو ، ڈھونڈو ۔ دریافت کرو ، پاؤ ۔ حس حاصل کرو ۔ مِنْ يُوسُفَ وَأَخِيهِ ؛ یوسف اور ان کے بھائی بنیامین سے ۔ وَلَا تَيْأَسُوا ؛ اور نہ مایوس ہو ۔ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ ؛ اللہ کی کشائش سے ، اس کی رحمت سے ۔ اس لفظ کے مادہ میں حرکت پائی جاتی ہے ۔ رَاحَ - يَرُوحُ - جانا ۔ اکثر راح کا لفظ شام کے وقت جانوروں کو اپنے گھر پہنچنے کے لئے بولا جاتا ہے ۔ رِيح ۔ ہوا ۔ رُوح ۔ تکلیف کا دفع ہونا ۔ رَوَاح ۔ شام کا وقت جب کہ جانور واپس ہوتے ہیں ۔ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ ؛ کیونکہ مایوس اور نا امید نہیں ہوتے ہیں ۔ مِنْ رَّوْحِ اللَّهِ ؛ خدا کی رحمت سے ۔ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ ؛ مگر کافر لوگ ۔

يَٰبَنِىَّ ٱذْهَبُوا۟ فَتَحَسَّسُوا۟ مِن يُوسُفَ وَأَخِيهِ (yā-baniyya dh-habū fa-taḥassasū miy-Yūsufa wa-akhīh)—“Jacob (peace be upon him) said: ‘O my sons! Go forth and inquire diligently concerning Joseph and his brother;’” taḥassus means to search with acute perception and seek news; وَلَا تَيْـَٔسُوا۟ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ (wa-lā tay’asū mir-rawḥi-llāh)—“‘and never despair of the soothing mercy and relief (rawḥ) of Allah!’” The linguistic root carries connotations of refreshing breeze and ease; rīḥ is wind, rawḥ is deliverance from distress; إِنَّهُۥ لَا يَيْـَٔسُ مِن رَّوْحِ ٱللَّهِ إِلَّا ٱلْقَوْمُ ٱلْكَٰفِرُونَ (innahū lā yay’asu mir-rawḥi-llāhi illā l-qawmu l-kāfirūn)—“‘for none ever despairs of Allah’s soothing mercy except the disbelieving people.’”

ترجمہ (آیت ۸۷) :- اے میرے بیٹو ! جاؤ اور یوسف اور ان کے بھائی کا پتہ لگاؤ (ان کو دریافت کرو) اور اللہ کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ کیونکہ اللہ کی رحمت سے کافروں کے سوائے اور کوئی مایوس نہیں ہوتا ۔
Translation (Verse 87): “O my sons! Go and search for Joseph and his brother, and do not despair of the soothing mercy of Allah. Indeed, none despairs of Allah’s mercy except the unfaithful people.”

جب حسب الحكمِ یعقوب علیہ السلام فرزندانِ یعقوب ، یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچے ۔

When, obedient to the instruction of Jacob (peace be upon him), the sons of Jacob traveled back to Egypt and presented themselves before Joseph (peace be upon him):

آیت ۸۸
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلَيْهِ قَالُوْا يٰٓاَيُّهَا الْعَزِيْزُ مَسَّنَا وَاَهْلَنَا الضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجٰىةٍ فَاَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَاؕ اِنَّ اللّٰهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِيْنَ ﴿۸۸﴾
Verse 88
فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ قَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا ٱلضُّرُّ وَجِئْنَا بِبِضَٰعَةٍ مُّزْجَىٰةٍ فَأَوْفِ لَنَا ٱلْكَيْلَ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَآ صلے إِنَّ ٱللَّهَ يَجْزِى ٱلْمُتَصَدِّقِينَ ﴿88﴾

فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَيْهِ ؛ پھر جب فرزندانِ یعقوب ، یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچے ۔ قَالُوا يَا أَيُّهَا الْعَزِيزُ ؛ کہا اے عزیز ۔ مَسَّنَا وَأَهْلَنَا الضُّرُّ ؛ پہنچا ہے ہم کو اور ہمارے متعلقین کو ضرر ، ہم کو اور ہمارے متعلقین کو تکلیف پہنچی ہے ۔ ہم بڑی شدت کی حالت میں ہیں ۔ وَجِئْنَا بِبِضَاعَةٍ مُّزْجَاةٍ ؛ اور ہم ایسے سرمایہ کو لائے ہیں جو واپسی کے قابل ہے ۔ نا قابلِ[ص ۱۷] قبول ہے ۔ کھوٹا ، بہت ہی کم ہے ۔ زَجْو ۔ ڈھکیلنا - الرِّيحُ تُزْجِي سَحَابًا - ہوا بادل کو چلاتی ، ڈھکیلتی ہے ۔ فَأَوْفِ لَنَا الْكَيْلَ ؛ مگر تم ہم کو پورا ناپ دو ۔ کافی غلہ دو ۔ وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا ؛ اور ہم کو خیرات دو ، صدقہ دو ۔ صَدَقَةٌ ۔ ہر اچھے کام کو کہتے ہیں ۔ إِنَّ اللَّهَ يَجْزِي الْمُتَصَدِّقِينَ ؛ بے شک اللہ صدقہ اور خیرات کرنے والوں کو جزائے خیر دیتا ہے ۔

فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَيْهِ قَالُوا۟ يَٰٓأَيُّهَا ٱلْعَزِيزُ (fa-lammā dakhalū ‘alayhi qālū yā-ayyuhā l-‘azīz)—“So when the brothers entered into Joseph’s presence, they pleaded: ‘O Aziz!’” مَسَّنَا وَأَهْلَنَا ٱلضُّرُّ (massanā wa-ahlanā ḍ-ḍurru)—“‘distress and famine have severely stricken us and our families;’” we are enduring extreme privation; وَجِئْنَا بِبِضَٰعَةٍۢ مُّزْجَىٰةٍۢ (wa-ji’nā bi-biḍā‘atim-muzjāh)—“‘and we have brought only substandard, depreciated goods [unworthy of acceptance],’”[p. ۱۷] goods of trifling value that would normally be pushed away and rejected; zajw means to push; ar-rīḥu tuzjī saḥāban (the wind drives the clouds); فَأَوْفِ لَنَا ٱلْكَيْلَ (fa-awfi lanā l-kayla)—“‘yet grant us full measure of grain;’” وَتَصَدَّقْ عَلَيْنَا (wa-taṣaddaq ‘alaynā)—“‘and be charitable unto us;’” ṣadaqah signifies any act of benevolent beneficence; إِنَّ ٱللَّهَ يَجْزِى ٱلْمُتَصَدِّقِينَ (inna-llāha yajzī l-mutaṣaddiqīn)—“‘for verily, Allah generously rewards the charitable.’”

ترجمہ (آیت ۸۸) :- ۔ پھر جب ان کے پاس پہنچے کہا اے عزیز ! ہم کو اور ہمارے متعلقین کو بہت ضرر پہنچا ہے اور ہم کھوٹے دام لے کر آئے ہیں ۔ (بہت تھوڑا سرمایہ لے کر حاضر ہوئے ہیں) مگر آپ ہمیں پورا ناپ دو اور خیرات بھی دو ۔ بے شک اللہ تو صدقہ اور خیرات کرنے والوں کو جزائے خیر عطا فرماتا ہے ۔
Translation (Verse 88): So when they came before him, they said: “O Aziz! Hardship has afflicted us and our household, and we have brought meager, depreciated goods. Yet give us full measure and bestow charity upon us; verily, Allah rewards the charitable.”
آیت ۸۹
قَالَ هَلْ عَلِمْتُمْ مَّا فَعَلْتُمْ بِيُوْسُفَ وَاَخِيْهِ اِذْ اَنْتُمْ جٰهِلُوْنَ ﴿۸۹﴾
Verse 89
قَالَ هَلْ عَلِمْتُم مَّا فَعَلْتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنتُمْ جَٰهِلُونَ ﴿89﴾

قَالَ ؛ یوسف علیہ السلام نے کہا ۔ هَلْ عَلِمْتُمْ ؛ کیا تمہیں علم ہے ۔ مَا فَعَلْتُمْ بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ ؛ تم نے یوسف اور اس کے بھائی بنیامین کے ساتھ کیا کیا ۔ إِذْ أَنْتُمْ جَاهِلُونَ ؛ جب کہ تم نادان تھے ، جاہل تھے ، بھلے برے کی تمہیں تمیز نہ تھی ۔

قَالَ هَلْ عَلِمْتُم مَّا فَعَلْتُم بِيُوسُفَ وَأَخِيهِ إِذْ أَنتُمْ جَٰهِلُونَ (qāla hal ‘alimtum mā fa‘altum bi-Yūsufa wa-akhīhi idh antum jāhilūn)—“Joseph (peace be upon him) said: ‘Do you realize what you did to Joseph and his brother when you were ignorant?’ when you lacked discernment of good and evil.”

ترجمہ (آیت ۸۹) :- ۔ اس نے کہا کیا تمہیں اس کا علم ہے تم نے یوسف اور اس کے بھائی کے ساتھ کیا کیا ؟ جب کہ تم نادان تھے ۔
Translation (Verse 89): He said: “Do you know what you did to Joseph and his brother when you were ignorant?”
آیت ۹۰
قَالُوْٓا ءَاِنَّكَ لَاَنْتَ يُوْسُفُؕ قَالَ اَنَا يُوْسُفُ وَهٰذَآ اَخِيْؗ قَدْ مَنَّ اللّٰهُ عَلَيْنَاؕ اِنَّهٗ مَنْ يَّتَّقِ وَيَصْبِرْ فَاِنَّ اللّٰهَ لَا يُضِيْعُ اَجْرَ الْمُحْسِنِيْنَ ﴿۹۰﴾
Verse 90
قَالُوٓا۟ أَءِنَّكَ لَأَنتَ يُوسُفُ صلے قَالَ أَنَا۠ يُوسُفُ وَهَٰذَآ أَخِى صلے قَدْ مَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَآ صلے إِنَّهُۥ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ ﴿90﴾

بھائیوں نے یوسف علیہ السلام کو پہچان لیا ۔ قَالُوا ؛ انھوں نے کہا ۔ ءَ إِنَّكَ لَأَنْتَ يُوسُفُ ؛ کیا تم یوسف ہی ہو ؟ قَالَ أَنَا يُوسُفُ وَهَذَا أَخِي ؛ یوسف علیہ السلام نے کہا ہاں میں یوسف ہوں اور یہ میرے بھائی بنیامین ہیں ۔ قَدْ مَنَّ اللَّهُ عَلَيْنَا ؛ بے شک اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ہے ، ہم اس کے ممنون ہیں ۔ إِنَّهُ مَنْ يَتَّقِ وَيَصْبِرْ ؛ بات یہ ہے جو تقویٰ اختیار کرتا اور صبر کرتا ہے ۔ فَإِنَّ اللَّهَ ؛ تو بے شک اللہ ۔ لَا يُضِيعُ أَجْرَ الْمُحْسِنِينَ ؛ محسنین ، نیکوکار ، دوسروں پر احسان کرنے والوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا ۔

The brothers instantly recognized Joseph (peace be upon him): قَالُوٓا۟ أَءِنَّكَ لَأَنتَ يُوسُفُ (qālū a’innaka la-anta Yūsuf)—“They gasped: ‘Are you indeed Joseph?!’” قَالَ أَنَا۠ يُوسُفُ وَهَٰذَآ أَخِى (qāla ana Yūsufu wa-hādhā akhī)—“He answered: ‘I am Joseph, and this is my full brother [Benjamin]!’” قَدْ مَنَّ ٱللَّهُ عَلَيْنَا (qad manna-llāhu ‘alaynā)—“‘Allah has indeed favored us with His sovereign grace;’” إِنَّهُۥ مَن يَتَّقِ وَيَصْبِرْ فَإِنَّ ٱللَّهَ لَا يُضِيعُ أَجْرَ ٱلْمُحْسِنِينَ (innahū may-yattaqi wa-yaṣbir fa-inna-llāha lā yuḍī‘u ajra l-muḥsinīn)—“‘verily, whoever remains God-fearing with piety and steadfast patience, truly Allah never causes the recompense of the beneficent to be lost.’”

ترجمہ (آیت ۹۰) :- انھوں نے (بھائیوں نے یوسف سے) کہا کیا تم یوسف ہی ہو؟ (یوسف نے) کہا ہاں ، میں یوسف ہوں اور یہ میرے بھائی ہیں ۔ بے شک اللہ نے ہم پر احسان فرمایا ہے ۔ بات یہ ہے کہ جو تقویٰ اور صبر اختیار کرتا ہے تو یقیناً اللہ محسنوں کے اجر کو ضائع نہیں کرتا (کسی کی نیکی خالی نہیں جاتی ) ۔
Translation (Verse 90): They cried: “Are you indeed Joseph?” He said: “I am Joseph, and this is my brother. Allah has indeed been gracious unto us. Verily, whoever fears Allah and remains patient, truly Allah does not allow the reward of the righteous to perish (no one’s virtue is ever wasted).”
آیت ۹۱
قَالُوْا تَاللّٰهِ لَقَدْ اٰثَرَكَ اللّٰهُ عَلَيْنَا وَاِنْ كُنَّا لَخٰطِـِٕيْنَ ﴿۹۱﴾
Verse 91
قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ ءَاثَرَكَ ٱللَّهُ عَلَيْنَا وَإِن كُنَّا لَخَٰطِـِٔينَ ﴿91﴾

[ص ۱۸] قَالُوا تَاللَّهِ ؛ یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے کہا خدا کی قسم ہے ، بخدا ۔ لَقَدْ أَثَرَكَ اللَّهُ عَلَيْنَا ؛ خدائے تعالیٰ نے تم کو ہم پر فضیلت دی ، تم کو ترجیح دی ، فوقیت دی ۔ ایثار دوسرے کو خود پر ترجیح دینا ۔ وَإِنْ كُنَّا لَخَاطِئِينَ ؛ اور بے شک ہم تو خطا کار ہیں ، ہم غلطی پر تھے ۔ بے شک ہم سے تمہارے متعلق قصور ہوا ۔

[p. ۱۸] قَالُوا۟ تَٱللَّهِ لَقَدْ ءَاثَرَكَ ٱللَّهُ عَلَيْنَا (qālū ta-llāhi la-qad ātharaka-llāhu ‘alaynā)—“The brothers confessed: ‘By Allah! Truly Allah has exalted you above us with supreme preeminence;’” īthār means to prefer another above oneself; وَإِن كُنَّا لَخَٰطِـِٔينَ (wa-in kunnā la-khāṭi’īn)—“‘and we were indeed guilty wrongdoers!’ Truly we transgressed grievously against you.”

ترجمہ (آیت ۹۱) :- بھائیوں نے کہا بخدا خدا نے تم کو ہم پر ترجیح دی اور بے شک ہم خطا کار ہی تھے ۔
Translation (Verse 91): The brothers said: “By Allah! Allah has indeed preferred you above us, and we were truly sinners.”
آیت ۹۲
قَالَ لَا تَثْرِيْبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَؕ يَغْفِرُ اللّٰهُ لَكُمْؗ وَهُوَ اَرْحَمُ الرّٰحِمِيْنَ ﴿۹۲﴾
Verse 92
قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ ٱلْيَوْمَ صلے يَغْفِرُ ٱللَّهُ لَكُمْ صلے وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿92﴾

قَالَ ؛ یوسف علیہ السلام نے اپنے بھائیوں سے کہا ۔ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ ؛ تم پر کسی قسم کی ملامت نہیں ، میں تمہاری شرارتوں کو دہرانا نہیں چاہتا ۔ ثَرْبٌ ۔ فساد ۔ مدینہ منورہ کا نام اسلام سے پہلے یثرب تھا ۔ آنحضرت ﷺ نے نام بدل کر طیبہ رکھا ۔ الْيَوْمَ ؛ آج ۔ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ ؛ اللہ تمہاری خطاؤں کو اپنے دامنِ رحمت میں چھپائے ، معاف کردے ۔ وَهُوَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ ؛ اور وہ تمام مہربانوں سے زیادہ مہربان ہے ۔ سب سے بڑھ کر رحم کرنے والا ہے ۔

قَالَ لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ ٱلْيَوْمَ (qāla lā tathrība ‘alaykumu l-yawm)—“Joseph (peace be upon him) said: ‘No reproach shall be upon you this day!’ I will never recount your past misdeeds; tharb denotes corruption and censure; the pre-Islamic name of Medina was Yathrib, which the Holy Prophet ﷺ renamed Ṭayyibah; يَغْفِرُ ٱللَّهُ لَكُمْ (yaghfiru-llāhu lakum)—“‘May Allah forgive you;’” may He cloak your faults in the embrace of His mercy; وَهُوَ أَرْحَمُ ٱلرَّٰحِمِينَ (wa-huwa arḥamu r-rāḥimīn)—“‘and He is the Most Merciful of the merciful.’”

ترجمہ (آیت ۹۲) :- کہا ! آج تم پر کوئی ملامت نہیں ۔ اللہ تم کو معاف فرمائے (مغفرت کرے) اور وہ ارحم الراحمین ہے ۔
Translation (Verse 92): He said: “No reproach shall be upon you this day! May Allah forgive you, and He is the Most Merciful of the merciful.”
آیت ۹۳
اِذْهَبُوْا بِقَمِيْصِيْ هٰذَا فَاَلْقُوْهُ عَلٰى وَجْهِ اَبِيْ يَاْتِ بَصِيْرًاۚ وَاْتُوْنِيْ بِاَهْلِكُمْ اَجْمَعِيْنَۗ ﴿۹۳﴾
Verse 93
ٱذْهَبُوا۟ بِقَمِيصِى هَٰذَا فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِى يَأْتِ بَصِيرًا وَأْتُونِى بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ ﴿93﴾

اذْهَبُوا بِقَمِيصِي هَذَا ؛ میرا یہ کرتہ لے جاؤ ۔ فَالْقُوهُ عَلَى وَجْهِ أَبِي ؛ پھر اس کو میرے والد کے منہ پر ڈال دو ۔ يَأْتِ بَصِيرًا ؛ وہ بینا ہو جائیں گے ۔ ان کی بصارت عود کرے گی ۔ وَأْتُونِي بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ ؛ اور تم اپنے تمام اہل و عیال کو لے کر میرے پاس چلے آؤ ۔

ٱذْهَبُوا۟ بِقَمِيصِى هَٰذَا (idh-habū bi-qamīṣī hādhā)—“‘Go with this shirt of mine;’” فَأَلْقُوهُ عَلَىٰ وَجْهِ أَبِى يَأْتِ بَصِيرًا (fa-alqūhu ‘alā wajhi abī ya’ti baṣīrā)—“‘and cast it over my father’s face; he will regain his sight;’” his vision will return; وَأْتُونِى بِأَهْلِكُمْ أَجْمَعِينَ (wa’tūnī bi-ahlikum ajma‘īn)—“‘and bring all your families unto me.’”

ترجمہ (آیت ۹۳) :- میرا یہ کرتہ لے جاؤ اور اس کو میرے والد کے منہ پر ڈال دو ، وہ بینا ہو جائیں گے اور تم اپنے تمام اہل و عیال کو لے کر میرے پاس آؤ ۔
Translation (Verse 93): “Take this shirt of mine and cast it over my father’s face, and he will regain his sight; and bring all your households unto me.”

واضح ہو کہ اس جگہ بعض مادہ پرست جو معجزے کے قائل نہیں اور خوارقِ عادت ان کے پاس کوئی چیز نہیں ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ یوسف علیہ السلام کا کرتہ یعقوب علیہ السلام کے منہ پر ڈالنے سے بصارت کیونکر رجوع کی ۔ ہمارے مذہب میں معجزات بھی حق ہیں ۔ ہمارا تجربہ ہے کہ فَكَشَفْنَا عَنْكَ غِطَاءَكَ فَبَصَرُكَ الْيَوْمَ حَدِيدٌ پڑھ کر پھونکتے ہیں تو بصارت عود کر آتی ہے اور خود اس آیت اذْهَبُوا الخ کو پڑھ کر پھونکنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے ۔ اگر بعض مادہ پرست نہ مانیں ، اس سے ہمارا کیا بگڑتا ہے ۔ وہ خود روحانیت کے فوائد سے محروم رہتے ہیں ۔

Let it be known that at this point, certain materialists who deny miracles and acknowledge no breach of the ordinary course of nature (khawāriq al-‘ādah) cannot comprehend how placing Joseph’s shirt upon Jacob’s face could restore eyesight. In our Islamic faith, miracles are indisputably true. It is our verified spiritual experience that reciting the verse: ‘We have stripped off from you your veil, and keen is your sight this day’ (50:22) and blowing upon the eyes restores weakened vision; similarly, reciting this very verse ‘Idh-habū bi-qamīṣī hādhā’ yields profound healing benefit. If certain materialists refuse to believe, it causes us no loss whatsoever; they merely deprive themselves of the sublime blessings of spirituality.

آیت ۹۴
وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِيْرُ قَالَ اَبُوْهُمْ اِنِّيْ لَاَجِدُ رِيْحَ يُوْسُفَ لَوْلَآ اَنْ تُفَنِّدُوْنِ ﴿۹۴﴾
Verse 94
وَلَمَّا فَصَلَتِ ٱلْعِيرُ قَالَ أَبُوهُمْ إِنِّى لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ صلے لَوْلَآ أَن تُفَنِّدُونِ ﴿94﴾

[ص ۱۹] وَلَمَّا فَصَلَتِ الْعِيرُ ؛ اور جب نکلا ، جُدا ہوا قافلہ مصر سے ۔ قَالَ أَبُوهُمْ ؛ تو ان کے والد یعقوب علیہ السلام نے فرمایا ۔ إِنِّي لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ ؛ بے شک میں پاتا ہوں خوشبو یوسف کی ، یہ سن کر کہیں تم اعتراض کرو گے ۔ لَوْلَا أَنْ تُفَنِّدُونِ ؛ اگر تم مجھے بد عقل ، بہکا ہوا نہ سمجھو ۔ فَنَدٌ ۔ عقل و رائے کی کمزوری ۔ تَفْنِيدٌ ۔ دوسرے کو احمق سمجھنا ۔

[p. ۱۹] وَلَمَّا فَصَلَتِ ٱلْعِيرُ (wa-lammā faṣalati l-‘īr)—“And when the caravan departed, departing from Egypt;” قَالَ أَبُوهُمْ (qāla abūhum)—“their father [Jacob in Canaan] exclaimed:;” إِنِّى لَأَجِدُ رِيحَ يُوسُفَ (innī la-ajidu rīḥa Yūsuf)—“‘Verily, I perceive the fragrance of Joseph!’” lest you raise objections upon hearing this; لَوْلَآ أَن تُفَنِّدُونِ (lawlā an tufannidūn)—“‘unless you think me doting and feeble-minded.’” Fanad signifies deterioration of intellect or senility; tafnīd is to deem someone foolish.

ترجمہ (آیت ۹۴) :- اور جب قافلہ نکلا تو ان کے والد نے کہا میں یوسف کی خوشبو پاتا ہوں اگر تم مجھے احمق نہ سمجھو ، ( بہکا ہوا نہ جانو ) ۔
Translation (Verse 94): And when the caravan set out, their father said: “Truly, I perceive the fragrance of Joseph, unless you think me senile (deeming me foolish).”
آیت ۹۵
قَالُوْا تَاللّٰهِ اِنَّكَ لَفِيْ ضَلٰلِكَ الْقَدِيْمِ ﴿۹۵﴾
Verse 95
قَالُوا۟ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِى ضَلَٰلِكَ ٱلْقَدِيمِ ﴿95﴾

قَالُوا ؛ یعقوب علیہ السلام کے فرزندوں وغیرہ نے کہا ۔ إِنَّكَ ؛ بے شک تم تو ۔ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ ؛ اپنے قدیم برگشتگی محبت پر ہو ۔ پرانی از خود رفتگی میں ہو ، بے ٹھکانا باتیں کرتے ہو ۔ ضَلَال - گمراہی ، برگشتگی ، محبت ۔ فِي ضَلَالٍ مُّبِينٍ ؛ سخت سرگشتگی محبت میں ہو ۔ [وَوَجَدَكَ ضَالًّا فَهَدَى ۔ تم سخت مشتاق تھے ، آوارہ محبت تھے ، ہم نے تم کو اپنے ملنے کا راستہ بتلایا ۔]

قَالُوا۟ تَٱللَّهِ إِنَّكَ لَفِى ضَلَٰلِكَ ٱلْقَدِيمِ (qālū ta-llāhi innaka la-fī ḍalālika l-qadīm)—“Those present exclaimed: ‘By Allah! Truly you are still in your ancient infatuation of love!’” Ḍalāl denotes wandering, distraction, or overwhelming ardor of love; fī ḍalālim-mubīn means absorbed in intense passion of affection; as in ‘And He found you wandering [in ardent love for Him] and guided you’ (93:7).

ترجمہ (آیت ۹۵) :- ۔ انھوں نے کہا اللہ کی قسم تم تو اپنی پرانی وارفتگی محبت میں ہو ۔
Translation (Verse 95): They said: “By Allah! You are certainly still in your ancient longing of love.”

صاحبو ! بعض مادہ پرستوں کو اس بات کے سمجھنے میں بڑی مشکل معلوم ہوتی ہے کہ اُدھر قافلہ نکلا ادھر یعقوب علیہ السلام نے یوسف علیہ السلام کی خوشبو سونگھ لی اور ان کے زندہ رہنے کا یقین آگیا ، غالباً وہ یہی کہیں گے : إِنَّكَ لَفِي ضَلَالِكَ الْقَدِيمِ ۔

O companions! Certain materialists find it exceedingly difficult to comprehend how the moment the caravan departed Egypt, Jacob in Canaan caught the fragrance of Joseph and attained absolute conviction of his life; likely such skeptics would echo: ‘Truly you are in your ancient error!’

آیت ۹۶
فَلَمَّآ اَنْ جَآءَ الْبَشِيْرُ اَلْقٰىهُ عَلٰى وَجْهِهٖ فَارْتَدَّ بَصِيْرًاۚ قَالَ اَلَمْ اَقُلْ لَّكُمْج لا اِنِّيْٓ اَعْلَمُ مِنَ اللّٰهِ مَا لَا تَعْلَمُوْنَ ﴿۹۶﴾
Verse 96
فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلْبَشِيرُ أَلْقَىٰهُ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ فَٱرْتَدَّ بَصِيرًا صلے قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ ﴿96﴾

فَلَمَّا أَنْ جَاءَ الْبَشِيرُ ؛ پھر جب آ گیا ، بشارت دینے والا ، خوش خبری سنانے والا ۔ أَلْقَاهُ عَلَى وَجْهِهِ ؛ تو یوسف علیہ السلام کا کرتہ یعقوب علیہ السلام کے چہرے پر ڈال دیا ۔ فَارْتَدَّ بَصِيرًا ؛ تو ان کی بصارت واپس ہوگئی ، وہ بینا ہو گئے ۔ قَالَ ؛ یعقوب علیہ السلام نے کہا ۔ أَلَمْ أَقُلْ لَّكُمْ ؟ کیا میں نے کہا نہ تھا تم سے ۔ إِنِّي أَعْلَمُ ؛ کہ میں جانتا ہوں ، علم رکھتا ہوں ۔ مِنَ اللَّهِ ؛ اللہ کی طرف سے ۔ مَا لَا تَعْلَمُونَ ؛ جس کا تمہیں علم نہیں ، جس کو تم نہیں جانتے ۔

فَلَمَّآ أَن جَآءَ ٱلْبَشِيرُ (fa-lammā an jā’a l-bashīr)—“Then, when the bearer of glad tidings arrived;” أَلْقَىٰهُ عَلَىٰ وَجْهِهِۦ (alqāhu ‘alā wajhih)—“he cast Joseph’s shirt over Jacob’s face;” فَٱرْتَدَّ بَصِيرًا (fa-rtadda baṣīrā)—“and instantly his full vision returned, and he saw clearly again.” قَالَ أَلَمْ أَقُل لَّكُمْ إِنِّىٓ أَعْلَمُ مِنَ ٱللَّهِ مَا لَا تَعْلَمُونَ (qāla alam aqul lakum innī a‘lamu mina-llāhi mā lā ta‘lamūn)—“Jacob exclaimed: ‘Did I not tell you that I know from Allah that which you do not know?’”

ترجمہ (آیت ۹۶) :- پھر جب خوش خبری پہنچانے والا آ گیا تو اس نے ان کے منہ پر اس کو ڈال دیا اور وہ پھر بینا ہو گئے کہا کیا میں تم سے کہتا نہ تھا کہ میں خدا کی طرف سے ایسی باتیں جانتا ہوں جن کو تم نہیں جانتے ۔
Translation (Verse 96): Then when the bearer of glad tidings arrived, he cast it upon his face and his eyesight was restored. He said: “Did I not say to you that I know from Allah that which you do not know?”

◈ [ص ۱۷۹] بزرگوں کی دُعا کی ضرورت

◈ [p. ۱۷۹] The Necessity and Efficacy of the Supplications of the Pious Elders

آیت ۹۷
قَالُوْا يٰٓاَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوْبَنَآ اِنَّا كُنَّا خٰطِـِٕيْنَ ﴿۹۷﴾
Verse 97
قَالُوا۟ يَٰٓأَبَانَا ٱسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَآ إِنَّا كُنَّا خَٰطِـِٔينَ ﴿97﴾

قَالُوا ؛ یعقوب علیہ السلام کے صاحب زادوں نے کہا ۔ يٰاَبَانَا ؛ اے ہمارے باپ ! اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا ؛ ہمارے گناہوں اور قصوروں کے لئے دُعائے مغفرت کیجئے ۔ إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ ؛ بے شک ہم خطا کار تھے ۔ ہم کو ایسا کرنا نہ چاہیے تھا ۔

قَالُوا (Qālū): “They said,” the sons of Jacob (peace be upon him) pleaded; يَا أَبَانَا (Yā-abānā): “O our father!”; اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا (istaghfir lanā dhunūbanā): “Pray for forgiveness of our sins,” supplication for our transgressions and grave errors; إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ (innā kunnā khāṭi’īn): “Truly, we were indeed sinful,” acknowledging that we ought never to have committed such misdeeds.

ترجمہ (آیت ۹۷) :- انھوں نے کہا ابا جان ! ہمارے گناہوں کے لئے دعائے مغفرت کیجئے ۔ بے شک ہم خطا کار تھے ۔
Translation (Verse 97): - They said: “O our father! Supplicate for forgiveness for our sins; truly, we were indeed sinful offenders.”
آیت ۹۸
قَالَ سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّيْؕ اِنَّهٗ هُوَ الْغَفُوْرُ الرَّحِيْمُ ﴿۹۸﴾
Verse 98
قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّىٓ صلے إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْغَفُورُ ٱلرَّحِيمُ ﴿98﴾

قَالَ سَوْفَ اَسْتَغْفِرُ ؛ یعقوب علیہ السلام نے کہا ۔ میں عنقریب دُعائے مغفرت کروں گا ۔ لَكُمْ ؛ تمہارے لئے ۔ رَبِّي ؛ میرے خدا سے ۔ میرے رب سے ۔ إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ ؛ بے شک وہی غفور و رحیم ہے ، گناہوں کو اپنے دامنِ رحمت میں چھپا لیتا ہے ۔

قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ (Qāla sawfa astaghfiru): “He replied: Soon I shall pray for forgiveness,” Jacob (peace be upon him) said: I shall shortly supplicate for divine pardon; لَكُمْ (lakum): “for you;” رَبِّي (rabbī): “from my Lord,” my Cherisher and Sustainer; إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ (innahu huwa-l-Ghafūru-r-Raḥīm): “verily, He alone is the All-Forgiving, the All-Merciful,” concealing transgressions within the mantle of His boundless mercy.

ترجمہ (آیت ۹۸) :- کہا میں عنقریب اپنے رب سے تمہارے لئے مغفرت طلب کروں گا ، وہی ہے غفور و رحیم ۔
Translation (Verse 98): - He said: “Soon I shall implore my Lord to forgive you; verily, He alone is the All-Forgiving, the All-Merciful.”

صاحبو ! ان آیتوں پر ذرا غور کرو ۔ اگر توبہ میں صرف استغفار کرنا کافی ہوتا تو یعقوب علیہ السلام سے دُعائے مغفرت کے لئے کیوں درخواست کی جاتی ؟ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ مُریدوں کے لئے مُرشد کی دُعا کی بھی ضرورت ہے ۔ دُعا کے لئے خاص خاص اوقات کو قبولیت میں دخل بھی ہے ۔

O respected companions! Ponder deeply upon these sacred verses. If repentance merely required solitary verbal seeking of forgiveness (istighfār), why then did the brothers petition Jacob (peace be upon him) to offer supplication for their pardon? This demonstrates that for disciples and seekers (murīds), the intercessory prayer of their spiritual guide and master (murshid) is also indispensable. Furthermore, specific blessed seasons and hours possess distinct influence in the divine acceptance of prayer.

آیت ۹۹
فَلَمَّا دَخَلُوْا عَلٰى يُوْسُفَ اٰوٰٓي اِلَيْهِ اَبَوَيْهِ وَقَالَ ادْخُلُوْا مِصْرَ اِنْ شَآءَ اللّٰهُ اٰمِنِيْنَؕ ﴿۹۹﴾
Verse 99
فَلَمَّا دَخَلُوا۟ عَلَىٰ يُوسُفَ ءَاوَىٰٓ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ وَقَالَ ٱدْخُلُوا۟ مِصْرَ إِن شَآءَ ٱللَّهُ ءَامِنِينَ ﴿99﴾

فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَى يُوسُفَ ؛ پھر جب وہ سب یوسف کے پاس داخل ہوئے ، ان کے پاس پہنچے ۔ اٰوَى إِلَيْهِ اَبَوَيْهِ ؛ تو پناہ دی ، جگہ دی اپنے پاس اپنے ماں باپ کو ۔ وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ ؛ اور یوسف نے کہا مصر میں داخل ہو ۔ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ ؛ اگر خدا نے چاہا ۔ اٰمِنِينَ ؛ امن چین سے ۔

فَلَمَّا دَخَلُوا عَلَىٰ يُوسُفَ (Fa-lammā dakhalū ‘alā Yūsuf): “Then when they entered into the presence of Joseph,” arriving before him; آوَىٰ إِلَيْهِ أَبَوَيْهِ (āwā ilayhi abawayh): “he embraced his parents and took them unto himself,” lodging them tenderly with him; وَقَالَ ادْخُلُوا مِصْرَ (wa-qāla-dkhulū Miṣra): “and he said: Enter Egypt;” إِنْ شَاءَ اللَّهُ (in shā’a-Llāh): “if Allah wills;” آمِنِينَ (āminīn): “in complete safety and peace.”

ترجمہ (آیت ۹۹) :- پھر جب وہ سب یوسف کے پاس پہنچے ، (ان کے گھر میں داخل ہوئے) تو انھوں نے اپنے ماں باپ کو اپنے پاس جگہ دی اور کہا مصر میں داخل ہو انشاء اللہ امن چین کے ساتھ ۔
Translation (Verse 99): - Then when they entered into Joseph’s presence (arriving in his royal dwelling), he embraced his parents and welcomed them unto himself, saying: “Enter Egypt, if Allah wills, in peace and security.”
آیت ۱۰۰
وَرَفَعَ اَبَوَيْهِ عَلَي الْعَرْشِ وَخَرُّوْا لَهٗ سُجَّدًاۚ وَقَالَ يٰٓاَبَتِ هٰذَا تَاْوِيْلُ رُءْيَايَ مِنْ قَبْلُؗ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّيْ حَقًّاؕ وَقَدْ اَحْسَنَ بِيْٓ اِذْ اَخْرَجَنِيْ مِنَ السِّجْنِ وَجَآءَ بِكُمْ مِّنَ الْبَدْوِ مِنْۢ بَعْدِ اَنْ نَّزَغَ الشَّيْطٰنُ بَيْنِيْ وَبَيْنَ اِخْوَتِيْؕ اِنَّ رَبِّيْ لَطِيْفٌ لِّمَا يَشَآءُؕ اِنَّهٗ هُوَ الْعَلِيْمُ الْحَكِيْمُ ﴿۱۰۰﴾
Verse 100
وَرَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى ٱلْعَرْشِ وَخَرُّوا۟ لَهُۥ سُجَّدًا صلے وَقَالَ يَٰٓأَبَتِ هَٰذَا تَأْوِيلُ رُءْيَٰىَ مِن قَبْلُ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّى حَقًّا صلے وَقَدْ أَحْسَنَ بِىٓ إِذْ أَخْرَجَنِى مِنَ ٱلسِّجْنِ وَجَآءَ بِكُم مِّنَ ٱلْبَدْوِ مِنۢ بَعْدِ أَن نَّزَغَ ٱلشَّيْطَٰنُ بَيْنِى وَبَيْنَ إِخْوَتِىٓ ج إِنَّ رَبِّى لَطِيفٌ لِّمَا يَشَآءُ ج إِنَّهُۥ هُوَ ٱلْعَلِيمُ ٱلْحَكِيمُ ﴿100﴾

[ص ۱۸۰] وَرَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ ؛ اور یوسف علیہ السلام نے اپنے ماں باپ کو تخت پر بلند جگہ بٹھایا ۔ وَخَرُّوا لَهُ سُجَّدًا ؛ اور سب کے سب یوسف کے سامنے سجدے میں گر پڑے ، زمین بوسی کی ، اُنھیں سجدہ کیا ۔ خَرِيرٌ ۔ نہر کی آواز خر میں دھڑام سے گرنا ظاہر ہوتا ہے ۔ اس میں ایک قسم کی بے اختیاری بھی ہے ۔ وَقَالَ ؛ اور یوسف علیہ السلام نے کہا ۔ يٰاَبَتِ ؛ اے میرے باپ ! هٰذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ ؛ یہ میرے خواب کی تعبیر ہے ، میں نے جو یہ دیکھا تھا کہ گیارہ ستارے اور چاند سورج مجھے سجدہ کر رہے ہیں ، وہ یہی ہے ۔ مِنْ قَبْلُ ؛ اس سے پہلے ۔ قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا ؛ اس خواب کو میرے رب نے سچ کر دیا ۔ وَقَدْ أَحْسَنَ بِي ؛ اور اللہ نے مجھ پر بڑا احسان کیا ۔ إِذْ أَخْرَجَنِي ؛ جب کہ مجھے قید خانہ سے نکالا ۔ وَجَاءَ بِكُمْ مِّنَ الْبَدْوِ ؛ اور آپ سب کو بدو ۔ بادیہ ۔ جنگل ، گاؤں سے لے آیا ۔ اسی سے بدوی ہے ۔ مِنْ بَعْدِ أَنْ نَّزَغَ الشَّيْطَانُ ؛ بعد اس کے کہ شیطان نے ناچاقی اور فساد ڈلوایا ۔ بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي ؛ میرے اور میرے بھائیوں کے درمیان ۔ إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِّمَا يَشَاءُ ؛ بے شک میرا رب لطف و کرم کرتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ ؛ بے شک وہ علیم و حکیم ہے ، جان کر کرتا ہے اور حکمت سے کرتا ہے ۔

[p. ۱۸۰] وَرَفَعَ أَبَوَيْهِ عَلَى الْعَرْشِ (Wa-rafa‘a abawayhi ‘alā-l-‘arsh): “And Joseph raised his parents upon the royal throne,” seating them elevated upon the seat of honor; وَخَرُّوا لَهُ سُجَّدًا (wa-kharrū lahū sujjadā): “and they all fell down before him in prostration,” kissing the ground in veneration and prostrating before him. The verbal noun kharīr evokes the rushing roar of a stream, and in kharra the sudden, thunderous falling to the ground is signified, conveying an element of overwhelming involuntariness; وَقَالَ (wa-qāla): “and Joseph (peace be upon him) said;” يَا أَبَتِ (yā-abati): “O my father!”; هَٰذَا تَأْوِيلُ رُؤْيَايَ (hādhā ta’wīlu ru’yāya): “This is the realization and interpretation of my vision;” مِنْ قَبْلُ (min qabl): “from before,” namely that which I witnessed when eleven stars, the sun, and the moon prostrated to me; this is its fulfillment; قَدْ جَعَلَهَا رَبِّي حَقًّا (qad ja‘alahā rabbī ḥaqqā): “My Lord has truly made it reality;” وَقَدْ أَحْسَنَ بِي (wa-qad aḥsana bī): “and He was profoundly gracious to me;” إِذْ أَخْرَجَنِي مِنَ السِّجْنِ (idh akhrajanī mina-s-sijn): “when He brought me out of the prison;” وَجَاءَ بِكُمْ مِنَ الْبَدْوِ (wa-jā’a bikum mina-l-badw): “and brought you all out of the wilderness,” from badw and bādiyah (the desert and rural terrain, from which the term Badawī is derived); مِنْ بَعْدِ أَنْ نَزَغَ الشَّيْطَانُ (min ba‘di an nazagha-sh-Shayṭān): “after Satan had sown discord, malice, and strife;” بَيْنِي وَبَيْنَ إِخْوَتِي (baynī wa-bayna ikhwatī): “between me and my brothers.” إِنَّ رَبِّي لَطِيفٌ لِمَا يَشَاءُ (Inna rabbī laṭīfun limā yashā’): “Verily, my Lord is subtle and most gracious unto whomsoever He wills;” إِنَّهُ هُوَ الْعَلِيمُ الْحَكِيمُ (innahu huwa-l-‘Alīmu-l-Ḥakīm): “truly He alone is the All-Knowing, the All-Wise, acting with omniscient knowledge and supreme wisdom.”

ترجمہ (آیت ۱۰۰) :- اور یوسف نے اپنے ماں باپ کو تخت پر اونچا بٹھایا اور سب ان کے (یوسف کے ) سامنے سجدہ میں گر پڑے ۔ کہا ابا جان ! یہ میرے پہلے خواب کی تعبیر ہے ۔ خدا نے اس کو سچا کر دکھایا ۔ یہ خدا کا کتنا بڑا احسان ہے کہ مجھے قید سے نکالا اور آپ سب کو بادیہ نشینی سے یہاں لایا بعد اس کے کہ شیطان نے میرے اور میرے بھائیوں میں ناچاقی پیدا کر دی تھی ۔ بے شک خدا جس پر چاہتا ہے اپنا لطف و کرم کرتا ہے ۔ کیونکہ وہ علیم و حکیم ہے ۔
Translation (Verse 100): - And Joseph raised his parents high upon the throne, and they all fell down before him prostrating. He said: “O my father! This is the interpretation of my former vision; my Lord has made it come true. How immensely bountiful has my Lord been unto me, since He brought me out from the prison and conveyed you all hither from nomadic desert life, after Satan had incited dissension between me and my brothers. Verily, my Lord is subtly gracious to whom He wills; for He alone is the All-Knowing, the All-Wise.”
آیت ۱۰۱
رَبِّ قَدْ اٰتَيْتَنِيْ مِنَ الْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِيْ مِنْ تَاْوِيْلِ الْاَحَادِيْثِۚ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۗ اَنْتَ وَلِيّٖ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِۚ تَوَفَّنِيْ مُسْلِمًا وَّاَلْحِقْنِيْ بِالصّٰلِحِيْنَ ﴿۱۰۱﴾
Verse 101
رَبِّ قَدْ ءَاتَيْتَنِى مِنَ ٱلْمُلْكِ وَعَلَّمْتَنِى مِن تَأْوِيلِ ٱلْأَحَادِيثِ ج فَاطِرَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ أَنتَ وَلِىِّۦ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ صلے تَوَفَّنِى مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِى بِٱلصَّٰلِحِينَ ﴿101﴾

رَبِّ ؛ اے میرے رب ! قَدْ اٰتَيْتَنِي ؛ تو نے مجھے دیا ۔ مِنَ الْمُلْكِ ؛ حکومت میں سے ایک حصہ ۔ وَعَلَّمْتَنِي ؛ اور تو نے مجھے تعلیم دی ، سکھایا ۔ مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ ؛ خوابوں کی تعبیر ، باتوں کے مقاصد ۔ فَاطِرَ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ اے آسمانوں اور زمینوں کے پیدا کرنے والے ۔ أَنْتَ وَلِيِّي ؛ تو میرا کارساز ہے ، میرا آقا ہے ، میرا ولی ہے ، میرا دوست ہے ۔ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؛ دنیا و آخرت میں ۔ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا ؛ اسلام کی حالت میں مجھے وفات دے ، مسلمان مار ۔ وَأَلْحِقْنِي بِالصّٰلِحِينَ ؛ اور نیکوں کے ساتھ مجھے ملادے اور صالحین میں مجھے شامل کر دے ، ملحق کر دے ۔

رَبِّ (Rabbi): “O my Lord!”; قَدْ آتَيْتَنِي (qad ātaytanī): “Thou hast granted me;” مِنَ الْمُلْكِ (mina-l-mulk): “a portion of sovereignty and dominion;” وَعَلَّمْتَنِي (wa-‘allamtanī): “and Thou hast taught me;” مِنْ تَأْوِيلِ الْأَحَادِيثِ (min ta’wīli-l-aḥādīth): “the interpretation of discourses and dreams,” discerning the ultimate inner meanings of events; فَاطِرَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (Fāṭira-s-samāwāti wa-l-arḍ): “Originator of the heavens and the earth!”; أَنْتَ وَلِيِّي (anta waliyyī): “Thou art my Protector, Master, Guardian, and Beloved Ally;” فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ (fī-d-dunyā wa-l-ākhirah): “in this world and in the Hereafter;” تَوَفَّنِي مُسْلِمًا (tawaffanī muslimā): “cause me to die in submission unto Thee as a true Muslim;” وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ (wa-alḥiqnī bi-ṣ-ṣāliḥīn): “and unite me with the righteous company of the upright saints.”

ترجمہ (آیت ۱۰۱) :- اے میرے رب ! تو نے مجھے ملک و حکومت سے حصہ دیا اور خوابوں کی تعبیر سکھائی ۔ (باتوں کا مقصد سمجھایا) اے آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے ! دنیا میں اور آخرت میں تو ہی میرا والی ہے (کارساز ہے) مجھے مسلمان مار اور اچھوں سے ملادے ۔
Translation (Verse 101): - “O my Lord! Thou hast indeed bestowed upon me a portion of sovereign rule and taught me the interpretation of discourses (revealing the ultimate purposes of events). O Creator of the heavens and the earth! Thou art my Guardian and Protector in this world and in the Hereafter; cause me to die in complete submission as a Muslim, and join me with the company of the righteous.”
آیت ۱۰۲
[ص ۱۸۱] ذٰلِكَ مِنْ اَنْۢبَآءِ الْغَيْبِ نُوْحِيْهِ اِلَيْكَۚ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ اِذْ اَجْمَعُوْٓا اَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُوْنَ ﴿۱۰۲﴾
Verse 102
[p. ۱۸۱] ذَٰلِكَ مِنْ أَنۢبَآءِ ٱلْغَيْبِ نُوحِيهِ إِلَيْكَ صلے وَمَا كُنتَ لَدَيْهِمْ إِذْ أَجْمَعُوٓا۟ أَمْرَهُمْ وَهُمْ يَمْكُرُونَ ﴿102﴾

ذٰلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ ؛ یہ غیب کی خبریں ہیں ، یہ وہ باتیں ہیں جن کو لوگ جانتے نہ تھے ۔ نُوْحِيْهِ إِلَيْكَ ؛ جس کی وحی ہم تیری طرف کرتے ہیں ۔ جن کو ہم تمہیں بتا دیتے ہیں ۔ وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ ؛ اور تم ان کے پاس نہ تھے ۔ إِذْ أَجْمَعُوْا أَمْرَهُمْ ؛ جب کہ تمہارے دشمنوں نے ایک بات پر اتفاق کر لیا تھا ، اجماع کر لیا تھا ، اجسام میں جمع اور رایوں میں اجماع ہوتا ہے ۔ وَهُمْ يَمْكُرُوْنَ ؛ اور وہ مکر کرتے ہیں ، تدبیریں لڑاتے ہیں ۔

ذَٰلِكَ مِنْ أَنْبَاءِ الْغَيْبِ (Dhālika min anbā’i-l-ghayb): “That is of the tidings of the unseen,” these are truths and events which humanity knew not; نُوحِيهِ إِلَيْكَ (nūḥīhi ilayk): “which We reveal unto you,” making known unto you by revelation; وَمَا كُنْتَ لَدَيْهِمْ (wa-mā kunta ladayhim): “and you were not present with them;” إِذْ أَجْمَعُوا أَمْرَهُمْ (idh ajma‘ū amrahum): “when they resolved upon their scheme in consensus,” resolving collectively upon a course of action—noting that physical bodies assemble into a gathering (jam‘) while intellects and counsels coalesce into consensus (ijmā‘); وَهُمْ يَمْكُرُونَ (wa-hum yamkurūn): “while they were actively plotting and contriving machinations.”

ترجمہ (آیت ۱۰۲) :- یہ غیب کی باتیں ہیں جن کو ہم تمہیں بتادے رہے ہیں ۔ تم ان کے پاس نہ تھے جب کہ وہ اپنے کام پر اتفاق کرتے تھے اور وہ سازش و مکاری کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 102): - These are narratives of the unseen which We reveal unto you. You were not present with them when they agreed upon their design and were plotting their schemes.
آیت ۱۰۳
وَمَآ اَكْثَرُ النَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِيْنَ ﴿۱۰۳﴾
Verse 103
وَمَآ أَكْثَرُ ٱلنَّاسِ وَلَوْ حَرَصْتَ بِمُؤْمِنِينَ ﴿103﴾

وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ ؛ اور اکثر لوگ نہیں ہیں ۔ وَلَوْ حَرَصْتَ ؛ چاہے تم کتنی ہی حرص کرو ، کوشش کرو ۔ بِمُؤْمِنِينَ ؛ ایمان لانے والے ، یقین کرنے والے ، ماننے والے ۔

وَمَا أَكْثَرُ النَّاسِ (Wa-mā aktharu-n-nās): “And most of mankind are not;” وَلَوْ حَرَصْتَ (wa-law ḥaraṣta): “even though you yearn and strive with ardent longing;” بِمُؤْمِنِينَ (bi-mu’minīn): “believers,” those who embrace faith, convict themselves of the truth, and accept guidance.

ترجمہ (آیت ۱۰۳) :- اور اکثر لوگ چاہے تم کتنی ہی حرص کرو ( کتنا ہی شوق کرو ، چاہو ) ایمان لانے والے نہیں ۔ (یعنی یہ بد نصیب ہرگز ایمان نہ لائیں گے چاہے تم کتنی ہی ان کی طرف توجہ کرو ۔)
Translation (Verse 103): - And most of mankind—no matter how ardently you desire and strive—will not believe (that is, these unfortunate souls will not embrace faith, however much concern you lavish upon them).
آیت ۱۰۴
وَمَا تَسْـَٔلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ اَجْرٍؕ اِنْ هُوَ اِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعٰلَمِيْنَۗ ﴿۱۰۴﴾
Verse 104
وَمَا تَسْـَٔلُهُمْ عَلَيْهِ مِنْ أَجْرٍ ج إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَٰلَمِينَ ﴿104﴾

وَمَا تَسْئَلُهُمْ ؛ اور تم ان سے سوال نہیں کرتے نہیں مانگتے ۔ عَلَيْهِ ؛ اس تبلیغ پر ۔ مِنْ أَجْرٍ ؛ کوئی اُجرت ، کوئی اجر ، کوئی معاوضہ ۔ إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِّلْعَالَمِينَ ؛ یہ تو لوگوں کے لئے صرف یاد دہانی ہے ، نصیحت ہے ، تعلیم حق ہے ۔

وَمَا تَسْأَلُهُمْ (Wa-mā tas’aluhum): “And you ask them not;” عَلَيْهِ ( ‘alayh): “for this propagation of the message;” مِنْ أَجْرٍ (min ajr): “any remuneration, fee, or reward;” إِنْ هُوَ إِلَّا ذِكْرٌ لِلْعَالَمِينَ (in huwa illā dhikrun lil-‘ālamīn): “it is nothing but a reminder and admonition for all the worlds,” pure guidance and divine instruction.

ترجمہ (آیت ۱۰۴) :- اور تم اس تبلیغ پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتے یہ تو سب کے لئے صرف یاد دہانی اور نصیحت ہے ۔
Translation (Verse 104): - And you ask of them no reward for it; this is nothing but a universal reminder and divine counsel for all creation.

◈ قرآن کے قصے عبرت دلانے کے لئے بیان کئے گئے ہیں

◈ Quranic Narratives Are Imparted to Inspire Moral Awakening and Admonition

واضح ہو کہ قرآن شریف میں جتنے قصص بیان کئے جاتے ہیں ان کا مقصد کوئی تاریخی واقعات بیان کرنا یا کہانیاں کہنا نہیں ہے ۔ وہ عبرت اور نصیحت دلانے کے لئے بیان کئے جاتے ہیں ۔ سورہ یوسف تو احسن القصص ہے ۔ اس میں کس قدر عبرت انگیز اور نصیحت بخش واقعات بیان کئے گئے ہیں ، ذرا شروع سے غور کیجئے : یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے یعقوب علیہ السلام کو یوسف علیہ السلام پر مہربان دیکھا تو آتش حسد مشتعل ہوگئی ۔ انھوں نے یوسف علیہ السلام کو یعقوب سے جُدا کرنا چاہا ۔ باپ کے سامنے جھوٹ کہہ کر سیر کرنے کے لئے اپنے بھائی کو جنگل میں لے گئے ۔ وہاں ان کو ایک کنویں میں ڈال دیا ۔ اسی طرح رسول خدا ﷺ اور دوسرے نیک آدمیوں پر حسد کرنے والے[ص ۱۸۲] حسد کرتے ہیں اور ممکنہ تکلیف دینے کی کوشش کرتے ہیں ۔ مگر جس کو خدا رکھے اس کو کون چکھے ؟ اللہ نے یوسف علیہ السلام کو بچالیا ۔ ان کو قافلہ والوں نے کنویں میں سے نکال لیا ۔ کنویں میں سے نکال لئے جانے کے بعد بھائیوں نے ان کو بیچ ڈالا

Be it clearly understood that whatever narratives (qiṣaṣ) are recounted in the Holy Qur’an, their purpose is never merely to chronicle historical episodes or recite tales. Rather, they are set forth to impart solemn moral admonition and spiritual insight. Indeed, Sūrah Yūsuf is the “fairest of narratives” (Aḥsan al-Qiṣaṣ). Consider how many deeply moving, admonitory, and instructive events are expounded within it; contemplate its trajectory from the very outset: When the brothers of Joseph (peace be upon him) perceived that Jacob (peace be upon him) showed tender affection towards Joseph, the flames of envy flared fiercely within them. They resolved to sever Joseph from Jacob. Speaking untruths before their father, they took their brother out into the wilderness under the pretext of an outing and excursion. There, they cast him into the depths of a dark well. In precisely the same manner, those who harbor envy against the Messenger of Allah ﷺ and against righteous believers...[p. ۱۸۲] ...act out of malice and strive by every available means to inflict harm. Yet whom Allah protects, who can harm? Allah preserved Joseph (peace be upon him). The passing caravan drew him out of the pit of the well. And once he was retrieved from the well, his brothers sold him away.

◈ یوسف علیہ السلام کا قصہ

◈ The Parallels in the Narrative of Joseph (peace be upon him)

بھاگ ان بردہ فروشوں سے کہاں کے بھائیبیچ ہی ڈالیں یوسف سا برادر مل جائے
بھاگ ان بردہ فروشوں سے کہاں کے بھائیبیچ ہی ڈالیں یوسف سا برادر مل جائے
Flee from these slave-traders! What manner of brothers are they? / They would readily barter away even a brother like Joseph, should he be found.

عزیز مصر نے یوسف علیہ السلام کو خرید لیا ۔ اس کے بعد یوسف علیہ السلام کی پاک دامنی کا امتحان لیا گیا ۔ رات دن گھر میں رہنا عورت کا دیا ہوا کھانا ، پینا سراپا زیر بار احسان رہنا اور پھر عورت بھی حسینہ جمیلہ ۔ ایک دفعہ کا واقعہ ہو تو آدمی بچے ۔ رات دن کا دیکھنا ۔ عورت کی طرف سے تحریک ہو تو مرد کا بچنا بہت مشکل بات ہے ۔ مگر پیغمبر زادے تھے ، پیغمبر تھے ۔ ان کی پاک دامنی پر دھبہ نہ آیا ۔ تنگ ہو کر قید ہونے کو قبول کر لیا ۔ یوسف علیہ السلام کو اس قید خانہ میں تعبیر خواب کا علم عطا ہوا ۔ قیدیوں میں سے دو قیدیوں نے خواب دیکھا ۔ آپ نے اس کی تعبیر دی اور وہ تعبیر بالکل واقعات کے مطابق نکلی ۔ جو قیدی رہا ہوا تھا اس کے دل پر یوسف علیہ السلام کی طہارت اور علم کا اثر پڑ گیا ۔ قید خانہ میں یوسف علیہ السلام چپکے بیٹھے نہیں رہے بلکہ تبلیغ اور تعلیم کا کام کر رہے تھے ۔ کافروں نے رسول خدا ﷺ اور ان کے ساتھیوں کو اتنا مجبور کیا کہ شعب ابی طالب میں پناہ لی ۔ اللہ تعالیٰ نے جس طرح یوسف علیہ السلام کو قید خانہ سے نکالا آنحضرت کو بھی شعب ابی طالب سے نکالا ۔ شاہِ مصر نے خواب دیکھا ۔ اس کی تعبیر کے لئے یوسف علیہ السلام بلائے گئے ۔ یوسف علیہ السلام نے اپنی بے گناہی ثابت کرنے کے لئے تحقیقات کا مطالبہ کیا ۔ دوسری تمام عورتوں نے یوسف علیہ السلام کی براءت کی ۔ محبت اس کو کہتے ہیں ۔ زلیخا نے اپنے محبوب کو بے گناہ ثابت کرنے کے لئے اپنی طرف سے تحریک کا اقرار کر لیا ۔ اپنی آبرو کو اپنے محبوب کی آبرو پر قربان کر دیا ۔ شاہ مصر کے سامنے یوسف علیہ السلام کی تعبیر بھی ٹھیک نکلی ۔ عظیم الشان قحط آیا ۔ یوسف علیہ السلام کی زیر نگرانی راتب بندی وراشننگ کا انتظام کیا گیا ۔ یوسف علیہ السلام کے بھائی غلہ لینے کے لئے مصر سے کنعان میں یوسف علیہ السلام کے پاس حاضر ہوئے ۔ یوسف علیہ السلام نے اپنے سگے بھائی بنیامین کو طلب کیا ۔ مجبور ہو کر یعقوب علیہ السلام نے بنیامین کو بھیجا ۔ منتظمین کی غلطی سے یا یوسف علیہ السلام کی عنایت بنیامین پر دیکھ کر منتظمینِ رسد نے تدبیر کی ، شاہی پیمانہ کو جو سونے یا چاندی کا تھا بنیامین کے بورے یا تھیلے میں رکھ دیا ۔ ڈھونڈھ ہونے لگی تو وہ پیمانہ یا ناپ بنیامین کی خورجین یا بورے میں سے نکلا ۔ پوچھا گیا کہ کنعان والوں کے پاس چور کی سزا کیا ہے ؟ برادرانِ یوسف نے کہا چور غلام بنا لیا جاتا ہے ۔ حسب قاعدہ بنیامین نظر بند یا نگرانی میں رکھے گئے ۔ بنیامین کو روانہ کرتے وقت یعقوب علیہ السلام نے اپنے فرزندوں سے عہد لیا تھا کہ بنیامین کو ضرور واپس لاؤ ۔ مگر یہ کہ وہ قید ہو جائے ۔ ان میں سے ایک صاحب جو ذرا نرم دل تھے اور عہد پر مستقیم تھے وہ مصر ہی میں اڑے رہے اور جگہ سے نہ ٹلے ۔ انہی صاحب نے یوسف علیہ السلام کو مار نہ ڈالنے کا مشورہ دیا تھا ۔ یعقوب علیہ السلام کو اس کی اطلاع دی گئی ، حکم دیا ، جاؤ بنیامین اور یوسف دونوں کی تلاش کرو ۔ یوسف علیہ السلام آخر میں ظاہر ہو گئے جب کہ انھوں نے کہا کہ بنیامین بھی چور اور اس کا بھائی یوسف بھی چور تھا ۔ یوسف علیہ السلام کے ظاہر ہونے کے بعد بھائیوں نے معافی چاہی ۔ اپنی خطاؤں کا اعتراف کیا ۔ یوسف علیہ السلام نے فرمایا اللہ تم کو معاف کرے میں تم کو سرزنش نہیں کرتا ۔ ایسا ہی حال رسول خدا ﷺ کا تھا کہ جب مکہ فتح ہو گیا تو آپ نے بھی سب کی خطاؤں سے درگزر فرمایا اور یوسف علیہ السلام کی طرح فرمایا لَا تَثْرِيبَ عَلَيْكُمُ الْيَوْمَ يَغْفِرُ اللَّهُ لَكُمْ ۔

The ‘Azīz of Egypt purchased Joseph (peace be upon him). Thereafter, Joseph’s chastity was subjected to severe tribulation. Residing day and night within the mansion, subsisting upon sustenance provided by the mistress, abiding completely indebted to her hospitality—and the woman herself being exceedingly ravishing and beautiful. Were it a solitary incident, a man might escape; but continual daily proximity, coupled with active solicitation from the woman, renders escape exceedingly arduous for ordinary mortals. Yet Joseph was the son of a Prophet and himself a Prophet; no blemish ever touched the pristine mantle of his purity. Constrained by circumstances, he willingly chose imprisonment. In that prison, Joseph (peace be upon him) was bestowed profound divine knowledge of dream interpretation. Two fellow prisoners beheld dreams; Joseph interpreted them, and the interpretation unfolded in exact conformity with the realities. The prisoner who was subsequently liberated carried the profound impression of Joseph’s spiritual sanctity and knowledge within his heart. Within the prison, Joseph (peace be upon him) did not sit in idle seclusion, but actively engaged in teaching and propagating the divine truth. Similarly, the disbelievers constrained the Messenger of Allah ﷺ and his companions to the point where they were forced into the harsh confinement of the Valley of Abū Ṭālib (Shi‘b Abī Ṭālib). Just as Allah the Exalted delivered Joseph from the dungeon, He delivered the Holy Prophet from the confinement of the Shi‘b. The King of Egypt beheld a dream; Joseph was summoned to decipher it. To vindicate his absolute innocence before all, Joseph demanded a formal judicial inquiry. All the aristocratic women testified to Joseph’s immaculate innocence. Behold the nature of true devotion: Zulaykhā, to demonstrate the utter innocence of her beloved, openly confessed that the solicitation had originated entirely from her own self, sacrificing her own repute to uphold the honor of her beloved. Before the King of Egypt, Joseph’s interpretation of the impending drought proved flawlessly accurate. A monumental famine descended, and under Joseph’s supreme stewardship, a system of food rationing and equitable provisioning was instituted. The brothers of Joseph journeyed from Canaan to Egypt to secure grain and presented themselves before Joseph. Joseph requested the presence of his full brother, Benjamin. Compelled by necessity, Jacob (peace be upon him) dispatched Benjamin. Due to an administrative error, or because the provisioning officers perceived Joseph’s special benevolence toward Benjamin, the supply officers took the initiative to place the royal measuring cup—crafted of gold or silver—into Benjamin’s saddlebag. When a search was instituted, the royal cup was discovered in Benjamin’s sack. They inquired: “What is the penalty for a thief according to the law of Canaan?” The brothers replied that the thief is taken as a bound bondsman. In accordance with this rule, Benjamin was detained under official custody. Before sending Benjamin forth, Jacob had extracted a solemn covenant from his sons to return Benjamin safely unless they were utterly overwhelmed. One of the brothers, endowed with a tender heart and steadfast in his covenant, refused to depart from Egypt and remained immovable on site; it was this same brother who had originally counseled against slaying Joseph. When Jacob (peace be upon him) was informed, he commanded them: “Go forth and seek news of both Joseph and Benjamin.” Ultimately, Joseph disclosed his true identity when the brothers remarked that Benjamin’s alleged theft was no surprise, since his brother Joseph had supposedly stolen before. Upon Joseph’s revelation of himself, the brothers sought forgiveness and confessed their grave wrongs. Joseph magnanimously pronounced: “May Allah forgive you; no reproach shall be cast upon you this day.” Precisely identical was the noble conduct of the Messenger of Allah ﷺ upon the conquest of Makkah: he pardoned all who had persecuted him, uttering the very same words as Joseph: “No reproach upon you this day; may Allah forgive you.”

◈ [ص ۱۸۳] غیر خدا کو سجدۂ مطلق حرام ہے

◈ [p. ۱۸۳] Absolute Prohibition of Prostrating to Other Than Allah

یعقوب علیہ السلام اور ان کے فرزند یوسف علیہ السلام کے پاس پہنچے تو سب نے ان کے سامنے گردن تسلیم جھکا دی ۔ اسی طرح جب مکہ شریف فتح ہوا تو تمام قریشی مسلمان ہو گئے اور رسولِ خدا ﷺ کی بزرگی کو مان لیا ۔ یہاں ایک مسئلہ قابلِ توجہ ہے کہ سجدہ تعظیمی جائز ہے یا نہیں ؟ اور کیا ہر سجدہ عبادت ہی کے لئے ہوتا ہے ؟ سجدۂ تعظیمی الگ چیز ہے اور سجدۂ عبادت الگ ۔ لہذا ہر سجدہ شرک نہیں ہے ۔ فرشتوں نے سجدہ کیا ۔ یوسف علیہ السلام کے بھائیوں نے سجدہ کیا ۔ تو ہر سجدہ شرک نہیں ہو سکتا ۔ مگر چونکہ رسول خدا ﷺ نے سجدہ کرنے سے منع کیا اور مظنہ شرک سے روکا ، آپ نے فرمایا : میں اگر سجدہ روا رکھتا تو عورتوں کو حکم دیتا کہ اپنے خاوندوں کو سجدہ کریں ، حضرت ﷺ کے منع کرنے کے بعد اب مطلق سجدہ حرام ہے خواہ سجدۂ تعظیمی ہی کیوں نہ ہو ۔

When Jacob (peace be upon him) and his sons reached the presence of Joseph (peace be upon him), all bowed their necks in respectful submission before him. In identical fashion, when Makkah al-Mukarramah was conquered, all the Quraysh embraced Islam and acknowledged the supreme spiritual majesty of the Messenger of Allah ﷺ. At this juncture, an important theological question arises: Is prostration of veneration (sajdah ta‘ẓīmī) permissible, and is every prostration inherently an act of worship (‘ibādah)? A prostration of veneration is distinct from a prostration of worship. Consequently, not every act of bowing or prostration is inherently idolatrous (shirk). The angels prostrated to Adam; the brothers of Joseph prostrated before him. Hence, prostration in itself cannot be universally equated with shirk. However, because the Messenger of Allah ﷺ explicitly forbade all prostration to created beings so as to eradicate all semblance and pretext of polytheism (maẓannat al-shirk), stating: “Had I permitted anyone to prostrate to another human being, I would have commanded women to prostrate before their husbands,” subsequent to the Holy Prophet’s categorical prohibition, all prostration to anyone other than Allah is absolutely forbidden (ḥarām muṭlaqan), even if intended purely as a token of veneration.

بعض نادان ، یعقوب علیہ السلام کے یوسف علیہ السلام کے لئے رونے سے انکار کرتے ہیں ۔ یہ لوگ محبت کے معنی ہی سے واقف نہیں ۔ ان کو معلوم ہی نہیں کہ حسنِ یوسف میں کس کی جھلک تھی ؟ اور یعقوب علیہ السلام کے رونے کا سبب کیا تھا ۔ یوسف کے ضمن میں کس کی تجلی آنکھوں سے چھپ گئی تھی ۔ ان کی سمجھ میں نہیں آتا کہ دل خدا سے راضی اور آنکھیں ہیں کہ روتی ہیں ۔ وہ إِنَّا بِفِرَاقِكَ يَا إِبْرَاهِيمُ لَمَحْزُونُونَ کے حال سے باخبر ہی نہیں ۔ وہ جانتے نہیں کہ دل محزوں ہے ، آنکھیں روتی ہیں اور پھر وہی دل عشق الٰہی سے معمور ہے ۔ صفات اور آثار کو ذات سے جدا سمجھنا نادانی ہے ۔ بے صبری الگ چیز ہے اور حزن الگ بات ہے ۔ دو متضاد باتوں کا کرنا انسانِ کامل کا کام ہے ۔ ہزاروں چیزوں سے خوش ہونا اور ہزاروں چیزوں کی جدائی سے غمگین ہونا ہر کس و ناکس کا کام نہیں ۔

Certain ignorant critics dispute Jacob’s weeping over the separation of Joseph (peace be upon him). Such people are entirely ignorant of the true meaning of spiritual love (maḥabbah). They comprehend not whose divine radiance was mirrored within the beauty of Joseph, nor the ultimate reality behind Jacob’s weeping—namely, whose divine manifestation (tajallī) had become veiled from his physical sight within the form of Joseph! Their intellects cannot fathom that the heart remains utterly contented and pleased with Allah (riḍā bi-l-qaḍā’), while the physical eyes shed tears of grief. They remain oblivious to the spiritual station reflected in the prophetic utterance: “Verily, over your departure, O Ibrahim, we are profoundly sorrowful.” They understand not that while the heart is grieved and the eyes weep, that very same heart remains overflowing with transcendent divine love. To imagine the divine attributes and manifestations as detached from the Divine Essence is sheer ignorance. Lack of patience (be-ṣabrī) is one thing, whereas sacred sorrow (ḥuzn) is entirely another. Harmonizing two seemingly opposing states is the distinct hallmark of the Perfect Human (al-Insān al-Kāmil). To experience joy through thousands of divine gifts while simultaneously experiencing tender grief at their separation is not the capacity of every common wayfarer.

سخن شناس نہ ای حافظا خطا اینجاست
سخن شناس نہ ای حافظا خطا اینجاست
“You discern not the subtle craft of discourse, O Hafiz; herein lies the misconception!”

یوسف علیہ السلام مصر کو پہنچ گئے ۔ یعقوب علیہ السلام اس کو ظاہر نہیں فرماتے ۔ مصر سے کنعان کی طرف قافلہ نکلا خوش خبری دینے والا ، یوسف علیہ السلام کا کرتہ لے کر چلا ، یعقوب علیہ السلام کوسوں دور تھے ۔ مگر آپ نے فرمایا ، میں یوسف کی خوشبو سونگھتا ہوں ۔ ہر وقت کا ایک حکم ہے ۔ یہ قدرت کے تماشے ہیں جب چاہا ، جو چاہا دکھا دیا ۔ اور جب چاہا جو چاہا چھپا دیا ۔

Joseph (peace be upon him) had arrived in Egypt, yet Jacob did not openly disclose it. When the caravan departed Egypt toward Canaan carrying the bearer of good tidings and Joseph’s shirt, Jacob was leagues away; yet he proclaimed: “I perceive the fragrance of Joseph!” Every moment has its designated decree. These are the wonders of divine omnipotence: when He wills, He reveals whatsoever He pleases; and when He wills, He conceals whatsoever He pleases.

بندگی بیچارگی ہم کیا کریں
بندگی بیچارگی ہم کیا کریں
“Helplessness is the essence of servitude; what can we mortals do?”

بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ خدائے تعالیٰ نے یعقوب علیہ السلام کو یوسف علیہ السلام اور بنیامین سے ملا دیا جو ان کے محبوب تھے ۔ ان نفوسِ طیبہ کے طفیل سے ہم غریبوں کو بھی ہمارے محبوب مُحَمَّدَ رَّسُوْلَ اللّٰهِ ﷺ سے ملا دے ۔

“In Thy hand is all good; verily, Thou art over all things Omnipotent.” Allah the Exalted reunited Jacob (peace be upon him) with Joseph and Benjamin, who were his beloved. For the sake of these pure souls, may He likewise reunite us destitute seekers with our Beloved Master, Muhammad, the Messenger of Allah ﷺ!

ہمیں مشکل تجھے مشکل نہیں ہے
ہمیں مشکل تجھے مشکل نہیں ہے
“It is impossible for us, yet to Thee it is effortless!”

حدیث میں ہے اَلْمَرْءُ مَعَ مَنْ اَحَبَّ وَاَنْتَ مَعَ مَنْ اَحْبَبْتَ دل میں اگر سچی محبت ہے تو انشاء اللہ کم سے کم مرنے کے وقت ہم کو بھی دیدارِ رسولِ خدا میسر آ ہی جائے گا ۔ اَنَا عِنْدَ ظَنِّ عَبْدِي فَلْيَظُنَّ بِي مَا شَاءَ إِنْ شَاءَ اللّٰهُ ، اللہ بھی ملے گا ، اللہ کا حبیب بھی مل جائے گا ۔

It is recorded in the Ḥadīth: “A person shall be with whomsoever he loves,” and “You shall be with the one you love.” If sincere love abides within the heart, then in shā’ Allāh, at least at the hour of death, the blessed vision of the Messenger of Allah ﷺ shall be granted unto us. “I abide by My servant’s expectation of Me, so let him think of Me as he pleases”; if Allah wills, we shall attain Allah, and we shall also attain Allah’s Beloved!

یہ امید دید ہی نے کیا موت کو گوارامیری جان مفت کب تھی کہ جو یوں نثار ہوتا
یہ امید دید ہی نے کیا موت کو گوارامیری جان مفت کب تھی کہ جو یوں نثار ہوتا
“It was solely the longing for this blessed vision that made death so welcome; / When was my soul so worthless that it should thus be sacrificed in vain? (Hasrat Siddiqi)”
آیت ۱۰۵
وَكَاَيِّنْ مِّنْ اٰىَةٍ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ يَمُرُّوْنَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُوْنَ ﴿۱۰۵﴾
Verse 105
وَكَأَيِّن مِّنْ ءَايَةٍ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ يَمُرُّونَ عَلَيْهَا وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ ﴿105﴾

[ص ۱۸۴] وَكَأَيِّنْ ؛ اور کتنی ۔ مِنْ آيَةٍ ؛ نشانیاں ۔ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ؛ آسمانوں اور زمین میں ۔ يَمُرُّوْنَ عَلَيْهَا ؛ اس پر سے لوگ گزرتے ہیں ۔ وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ ؛ اور وہ لوگ ان نشانیوں سے منھ پھیرتے ہیں ، دیکھتے ہیں ، سنتے ہیں ، مگر کچھ حاصل نہیں کرتے ۔ ان کے دل اعراض کرتے ہیں ، مانتے نہیں ۔

[p. ۱۸۴] وَكَأَيِّنْ (Wa-ka’ayyin): “And how many;” مِنْ آيَةٍ (min āyah): “a sign and portent;” فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (fī-s-samāwāti wa-l-arḍ): “in the heavens and the earth;” يَمُرُّونَ عَلَيْهَا (yamurrūna ‘alayhā): “they pass by it,” traversing past them continuously; وَهُمْ عَنْهَا مُعْرِضُونَ (wa-hum ‘anhā mu‘riḍūn): “yet they turn away from them in utter disregard,” looking and listening yet deriving no moral insight; their hearts heedlessly turn aside and refuse to acknowledge.

ترجمہ (آیت ۱۰۵) :- اور آسمانوں اور زمین میں کتنی نشانیاں ہیں جن پر سے لوگ گزرتے ہیں (یعنی ان کا علم رکھتے ہیں ) اور وہ ان (نشانیوں) سے اعراض کرتے ہیں ، (یعنی کوئی عبرت حاصل نہیں کرتے ) ۔
Translation (Verse 105): - And how many a sign there is across the heavens and the earth which they pass by (having knowledge of them), yet from these signs they stubbornly turn away (deriving no spiritual admonition).
آیت ۱۰۶
وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللّٰهِ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ ﴿۱۰۶﴾
Verse 106
وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُم بِٱللَّهِ إِلَّا وَهُم مُّشْرِكُونَ ﴿106﴾

وَمَا يُؤْمِنُ اَكْثَرُهُمْ بِاللهِ ؛ اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں لاتے ۔ اِلَّا وَهُمْ مُّشْرِكُوْنَ ؛ مگر یہ کہ وہ اس کے ساتھ شرک بھی کرتے ہیں ۔ یعنی بعض لوگ اپنے کو مسلمان بتاتے ہیں اور پھر شرک بھی کرتے ہیں ۔

وَمَا يُؤْمِنُ أَكْثَرُهُمْ بِاللَّهِ (Wa-mā yu’minu aktharuhum bi-Llāh): “And most of them believe not in Allah;” إِلَّا وَهُمْ مُشْرِكُونَ (illā wa-hum mushrikūn): “except while associating partners with Him,” meaning certain people profess themselves Muslims, yet simultaneously contaminate their faith with idolatrous practices (shirk).

ترجمہ (آیت ۱۰۶) :- اور ان میں سے اکثر اللہ پر ایمان نہیں لاتے مگر یہ کہ وہ شرک بھی کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 106): - And most of them believe not in Allah except while associating partners with Him.

صاحبو ! آج کل شیطانوں کا بڑا زور ہے ۔ بہت سے لوگ اپنے نام بتاتے ہیں جو اسلامی ہیں ۔ پھر نرسو ، شیخ صدو ، بھانامتی و دیگر شیاطین کو مانتے بھی ہیں ۔

O companions! In our present age, the sway of demonic deception (shayāṭīn) has become widespread. Many individuals bear names that are outwardly Islamic, yet they venerate superstitious entities and evil spirits such as Narsū, Shaykh Sadū, Bhānāmatī, and diverse demonic pretenders.

کرامت دکھاتے ہیں سفلی عمل سےیہ بے دینیاں ہیں کہ دیں داریاں ہیں
کرامت دکھاتے ہیں سفلی عمل سےیہ بے دینیاں ہیں کہ دیں داریاں ہیں
They display apparent wonders through vile sorcery; / Are these blatant impieties, or genuine devotions?
کوئی شیخ صدو کو ، نرسو کو پوجےشیاطین کی کیا پرستاریاں ہیں
کوئی شیخ صدو کو ، نرسو کو پوجےشیاطین کی کیا پرستاریاں ہیں
One venerates Shaykh Sadū, another worships Narsū; / How utterly deplorable is this servitude unto demons! (Hasrat Siddiqi)
آیت ۱۰۷
اَفَاَمِنُوْٓا اَنْ تَاْتِيَهُمْ غَاشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ اللّٰهِ اَوْ تَاْتِيَهُمُ السَّاعَةُ بَغْتَةً وَّهُمْ لَا يَشْعُرُوْنَ ﴿۱۰۷﴾
Verse 107
أَفَأَمِنُوٓا۟ أَن تَأْتِيَهُمْ غَٰشِيَةٌ مِّنْ عَذَابِ ٱللَّهِ أَوْ تَأْتِيَهُمُ ٱلسَّاعَةُ بَغْتَةً وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ﴿107﴾

افَآمِنُوا ؛ کیا ان لوگوں کو امن ہو گیا ہے ، کیا یہ نڈر اور بے فکر ہو گئے ہیں ۔ اَنْ تَأْتِيَهُمْ ؛ کہ ان کے پاس آجائے ۔ غَاشِيَةٌ ؛ چھا جانے والی آفت ۔ مِنْ عَذَابِ اللهِ ؛ اللہ کے عذاب سے ۔ اَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ ؛ یا ان کے پاس قیامت آجائے ۔ بَغْتَةً ؛ دفعتہ ، ناگہاں طور سے ۔ وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ ؛ اور ان کو اس کا شعور بھی نہ ہو ۔ اس کا علم بھی نہ ہو ، ان کو اس کا احساس تک نہ ہو ۔

أَفَأَمِنُوا (Afa-aminū): “Do they feel secure, have they become fearless and unconcerned;” أَنْ تَأْتِيَهُمْ (an ta’tiyahum): “that there should come upon them;” غَاشِيَةٌ (ghāshiyah): “an overwhelming catastrophe;” مِنْ عَذَابِ اللَّهِ (min ‘adhābi-Llāh): “of the chastisement of Allah;” أَوْ تَأْتِيَهُمُ السَّاعَةُ (aw ta’tiyahumu-s-sā‘ah): “or that the Final Hour should overtake them;” بَغْتَةً (baghtatan): “suddenly, without warning;” وَهُمْ لَا يَشْعُرُونَ (wa-hum lā yash‘urūn): “while they perceive not,” having neither inkling, knowledge, nor premonition of it?

ترجمہ (آیت ۱۰۷) :- کیا لوگ اس بات سے بے فکر ہو گئے ہیں کہ اللہ کے عذاب کی آفتِ عظیم اُن پر چھا جائے یا دفعتہ ان کے پاس قیامت آجائے اور ان کو اس کی خبر بھی نہ ہو ۔
Translation (Verse 107): - Do they then feel secure against an overwhelming calamity of Allah’s retribution enveloping them, or against the Final Hour overtaking them suddenly while they perceive it not?
آیت ۱۰۸
قُلْ هٰذِهٖ سَبِيْلِيْٓ اَدْعُوْٓا اِلَي اللّٰهِۗؔ عَلٰى بَصِيْرَةٍ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِيْؕ وَسُبْحٰنَ اللّٰهِ وَمَآ اَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ﴿۱۰۸﴾
Verse 108
قُلْ هَٰذِهِۦ سَبِيلِىٓ أَدْعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ ج عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا۠ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِى صلے وَسُبْحَٰنَ ٱللَّهِ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلْمُشْرِكِينَ ﴿108﴾

[ص ۱۸۵] قُلْ ؛ تم کہہ دو ۔ ہذہ سَبِيلِي ؛ یہ میرا راستہ ہے ۔ اس میں کیا ہے ؟ اَدْعُوا إِلَى اللهِ ؛ میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں ۔ توحید کی تعلیم دیتا ہوں ۔ میں بیان کرتا ہوں کہ مرکز خدا کے پاس جانا ہے ۔ خاص بندوں کو تجلیات الٰہی کا دیکھنا بھی عطا ہوتا ہے ۔ عَلَى بَصِيرَةٍ ؛ یقین اور بصیرت پر ہیں ۔ جانتے بوجھتے ہیں ۔ اَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي ؛ میں اور وہ جو میری اتباع کرتے ہیں ، پیروی کرتے ہیں ۔ میں اور میرے متبعین ۔ اور میں اس کی بھی تعلیم دیتا ہوں ۔ وَسُبْحَنَ اللهِ ؛ اور اللہ سب نقصوں اور عیبوں سے پاک ہے ۔ وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِيْنَ ؛ اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں ۔ میں موحد ہوں ۔ خدا کے سوا کسی کو نہیں مانتا ، اس کا شریک نہیں سمجھتا ۔

[p. ۱۸۵] قُلْ (Qul): “Say (O Messenger);” هَٰذِهِ سَبِيلِي (hādhihī sabīlī): “This is my path.” What does it entail? أَدْعُو إِلَى اللَّهِ (ad‘ū ila-Llāh): “I invite unto Allah,” teaching divine unity (Tawḥīd), expounding that the ultimate return after death is unto God, while chosen servants are endowed with direct perception of divine theophanies; عَلَىٰ بَصِيرَةٍ ( ‘alā baṣīrah): “upon manifest certainty and illuminated insight,” acting with sure knowledge and conviction; أَنَا وَمَنِ اتَّبَعَنِي (anā wa-mani-ttaba‘anī): “I and whosoever follows me,” my disciples and adherents; and I further proclaim: وَسُبْحَانَ اللَّهِ (wa-subḥāna-Llāh): “and glorified is Allah above all defects, flaws, and anthropomorphic limitations;” وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِكِينَ (wa-mā anā mina-l-mushrikīn): “and I am not of the polytheists,” but a strict monotheist (Muwaḥḥid) who acknowledges no deity besides Allah and associates no partners with Him.

◈ صرف مرد پیغمبر ہوتے ہیں کی طرف اشارہ

◈ Scholarly Indication: Prophethood Is Conferred Solely Upon Men

ترجمہ (آیت ۱۰۸) :- ( پیغمبر !) تم کہہ دو یہ میرا راستہ ہے ۔ میں اللہ کی طرف بُلاتا ہوں ۔ میں اور میرے متبعین دیکھتے بھالتے و جانتے بوجھتے ، یقین رکھتے ہیں ۔ اور اللہ نقصوں سے ، عیوب سے پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں (میں موحد ہوں ) ۔
Translation (Verse 108): - (O Prophet!) Proclaim: “This is my path; I invite unto Allah upon illuminated insight—I and whoever follows me. Glorified be Allah above all imperfections, and never am I of the polytheists (I am a resolute monotheist).”
آیت ۱۰۹
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ قَبْلِكَ اِلَّا رِجَالًا نُّوْحِيْٓ اِلَيْهِمْ مِّنْ اَهْلِ الْقُرٰىؕ اَفَلَمْ يَسِيْرُوْا فِي الْاَرْضِ فَيَنْظُرُوْا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ وَلَدَارُ الْاٰخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِيْنَ اتَّقَوْاؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ﴿۱۰۹﴾
Verse 109
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن قَبْلِكَ إِلَّا رِجَالًا نُّوحِىٓ إِلَيْهِم مِّنْ أَهْلِ ٱلْقُرَىٰٓ قلی أَفَلَمْ يَسِيرُوا۟ فِى ٱلْأَرْضِ فَيَنظُرُوا۟ كَيْفَ كَانَ عَٰقِبَةُ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ قلی وَلَدَارُ ٱلْـَٔاخِرَةِ خَيْرٌ لِّلَّذِينَ ٱتَّقَوْا۟ قلی أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿109﴾

وَمَا أَرْسَلْنَا ؛ اور ہم نے نہیں بھیجا ۔ مِنْ قَبْلِكَ ؛ تم سے پہلے ۔ اِلَّا رِجَالًا ؛ مگر مردوں کو ۔ نُوحِي إِلَيْهِمْ ؛ جن کی طرف ہم وحی کرتے تھے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ صرف مرد پیغمبر ہوتے ہیں اور عورتیں پیغمبر نہیں ہوتیں ۔ مِنْ أَهْلِ الْقُرى ؛ قریوں اور قصبات کے رہنے والوں میں سے ۔ قَرْيَه کا لفظ شہر پر بھی مستعمل ہوتا ہے ۔ اَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ ؛ کیا انھوں نے زمین میں سیر نہیں کی ؟ چلے پھرے نہیں ۔ فَيَنْظُرُوا ؛ پھر وہ دیکھ لیتے ، نظر کر لیتے ۔ كَيْفَ كَانَ ؛ کیا تھا ۔ کیا ہوا ؟ عَاقِبَةُ الَّذِيْنَ ؛ ان لوگوں کا انجام ، خاتمہ - مِنْ قَبْلِهِمْ ؛ ان سے پہلے ۔ وَلَدَارُ الْآخِرَةِ ؛ اور آخرت کا گھر ، مقام ۔ خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا ؛ بہتر ہے ان لوگوں کے لئے جنھوں نے تقوی اختیار کیا تھا ۔ وہ متقی پرہیز گار رہے جو خدا سے ڈرتے رہے ۔ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ؛ کیا تم سمجھتے بوجھتے نہیں ؟ کیا تمہیں عقل نہیں ؟ کچھ عقل و فہم سے کام نہیں لیتے؟

وَمَا أَرْسَلْنَا (Wa-mā arsalnā): “And We sent not;” مِنْ قَبْلِكَ (min qablik): “before you;” إِلَّا رِجَالًا (illā rijālā): “save mortal men;” نُوحِي إِلَيْهِمْ (nūḥī ilayhim): “unto whom We revealed,” from which it is established that Prophets are exclusively men, and women are not commissioned as Prophets; مِنْ أَهْلِ الْقُرَى (min ahli-l-qurā): “from among the dwellers of towns and settlements,” noting that the term qaryah applies to established cities as well; أَفَلَمْ يَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ (afa-lam yasīrū fī-l-arḍ): “Have they not traveled across the land;” فَيَنْظُرُوا (fa-yanẓurū): “that they might behold;” كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الَّذِينَ مِنْ قَبْلِهِمْ (kayfa kāna ‘āqibatu-lladhīna min qablihim): “how was the ultimate ruinous end of those who preceded them?” وَلَدَارُ الْآخِرَةِ (wa-la-dāru-l-ākhirah): “And verily, the abode of the Hereafter;” خَيْرٌ لِلَّذِينَ اتَّقَوْا (khayrun lilladhīna-ttaqaw): “is far better for those who fear Allah and practice righteousness;” أَفَلَا تَعْقِلُونَ (afa-lā ta‘qilūn): “Will you not then understand, using your intellect and sound discernment?”

ترجمہ (آیت ۱۰۹) :- اور ہم ، تم سے پہلے بھی قریوں میں رہنے والوں میں سے صرف مرد لوگوں کو ہی وحی سے سرفراز کرتے تھے ۔ کیا یہ لوگ زمین میں چلے پھرے نہیں اور انھوں نے سیر نہیں کی) پھر دیکھ لیتے ، کہ ان سے جو لوگ پہلے تھے ان کا انجام کیا ہوا ؟ اور آخرت کا مقام تو خدا ترس لوگوں کے لئے بہتر تھا ۔ کیا تم لوگ اتنا بھی نہیں سمجھتے (عقل سے کچھ کام نہیں لیتے ؟) ۔
Translation (Verse 109): - And We did not send before you any messengers except men chosen from among the dwellers of towns, unto whom We imparted revelation. Have they not traveled through the earth and observed what was the tragic end of those before them? Surely the abode of the Hereafter is far better for those who maintain God-fearing piety. Will you not then use your intellect?
آیت ۱۱۰
[ص ۱۸۶] حَتّٰٓي اِذَا اسْتَيْـَٔسَ الرُّسُلُ وَظَنُّوْٓا اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوْا جَآءَهُمْ نَصْرُنَاۙ فَنُجِّيَ مَنْ نَّشَآءُؕ وَلَا يُرَدُّ بَاْسُنَا عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِيْنَ ﴿۱۱۰﴾
Verse 110
[p. ۱۸۶] حَتَّىٰٓ إِذَا ٱسْتَيْـَٔسَ ٱلرُّسُلُ وَظَنُّوٓا۟ أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا۟ جَآءَهُمْ نَصْرُنَا فَنُجِّىَ مَن نَّشَآءُ صلے وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا عَنِ ٱلْقَوْمِ ٱلْمُجْرِمِينَ ﴿110﴾

حَتَّى إِذَا اسْتَيْنَسَ الرُّسُلُ ؛ یہاں تک کہ جب مایوس ہو گئے پیغمبر لوگ ۔ کن سے ؟ اپنی اُمت کے لوگوں سے ۔ وَظَنُّوا ؛ اور پیغمبروں نے گمان کیا ، ظن کیا ، سمجھا ۔ اَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا ؛ کہ ان لوگوں نے پیغمبروں کو جھٹلایا ۔ وہ جھوٹے سمجھے گئے ۔ اُن کی تکذیب کی گئی ۔ جَاءَهُمْ نَصْرُنَا ، تو اُن پیغمبروں کے پاس ہماری فتح و نصرت آگئی ، مدد آ پہنچی ۔ فَنُجِّيَ مَنْ نَّشَاءُ ؛ پھر نجات دی گئی اُن لوگوں کو ، جن لوگوں کو ہم نے چاہا۔ یعنی ان لوگوں کو جنھوں نے پیغمبروں کو مانا اور ان کی اطاعت قبول کی ۔ وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا ؛ اور رد نہیں کیا جاتا ہمارا عذاب ۔ عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ؛ مجرم قوم سے ۔ کافروں پر ضرور عذاب آتا ہے ۔

حَتَّىٰ إِذَا اسْتَيْأَسَ الرُّسُلُ (Ḥattā idhā-stay’asa-r-rusul): “Until, when the messengers despaired,” losing hope in the obstinate disbelievers of their communities; وَظَنُّوا أَنَّهُمْ قَدْ كُذِبُوا (wa-ẓannū annahum qad kudhibū): “and the messengers realized that they had been utterly rejected as liars and denied;” جَاءَهُمْ نَصْرُنَا (jā’ahum naṣrunā): “then Our decisive help and triumphant victory reached them;” فَنُجِّيَ مَنْ نَشَاءُ (fa-nujjiya man nashā’): “and whomever We willed was saved,” namely those who believed in the messengers and embraced obedience; وَلَا يُرَدُّ بَأْسُنَا (wa-lā yuraddu ba’sunā): “and Our retribution cannot be averted;” عَنِ الْقَوْمِ الْمُجْرِمِينَ ( ‘ani-l-qawmi-l-mujrimīn): “from the guilty, criminal folk,” for severe punishment inexorably overtakes the defiant deniers.

ترجمہ (آیت ۱۱۰) :- یہاں تک کہ جب پیغمبر لوگ (سب سے) مایوس ہو چکے اور گمان کیا کہ ان کو جھوٹا اور کذاب سمجھتے ہیں تو ہماری نصرت آگئی اور ہم نے جن کو چاہا نجات عطا کی ۔ اور ہمارا عذاب مجرم قوم سے پھیرا اور رد نہیں کیا جاتا ۔
Translation (Verse 110): - Until, when the messengers despaired of their people and thought that they were thoroughly branded as liars, Our victory came unto them, and We delivered whom We willed. And never can Our severe punishment be averted from the guilty criminal folk.
آیت ۱۱۱
لَقَدْ كَانَ فِيْ قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّاُولِي الْاَلْبَابِؕ مَا كَانَ حَدِيْثًا يُّفْتَرٰى وَلٰكِنْ تَصْدِيْقَ الَّذِيْ بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيْلَ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُدًى وَّرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُّؤْمِنُوْنَۗ ﴿۱۱۱﴾
Verse 111
لَقَدْ كَانَ فِى قَصَصِهِمْ عِبْرَةٌ لِّأُو۟لِى ٱلْأَلْبَٰبِ قلی مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَىٰ وَلَٰكِن تَصْدِيقَ ٱلَّذِى بَيْنَ يَدَيْهِ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَىْءٍ وَهُدًى وَرَحْمَةً لِّقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ ﴿111﴾

لَقَدْ كَانَ ؛ بے شک تھی ۔ فِي قَصَصِهِمْ ؛ ان کے قصے ، ان کے ذکر میں ۔ عِبْرَةٌ لا أُولِي الْأَلْبَابِ ؛ عبرت عقل والوں کے لئے ۔ ان لوگوں کے لئے جن کے سر میں بھیجہ تھا ۔ مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَري ؛ نہیں تھیں یہ باتیں من گھڑت ، جھوٹ ۔ وَلَكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ ؛ اور لیکن یہ قصہ ، یہ قرآن تصدیق ہے اُن واقعات کی جو ان کے سامنے ہیں ۔ وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ ؛ اور یہ ہر شئے کی تفصیل ہے ۔ وَهُدًى وَ رَحْمَةً ؛ اور ہدایت و رحمت ہے ۔ لِقَوْمٍ يُؤْمِنُوْنَ ؛ اس قوم کے لئے جو ایمان رکھتی ہے ۔ ان لوگوں کے لئے جو مومن ہیں ۔

لَقَدْ كَانَ (La-qad kāna): “Verily, there was;” فِي قَصَصِهِمْ (fī qaṣaṣihim): “in their historical narratives and accounts;” عِبْرَةٌ لِأُولِي الْأَلْبَابِ ( ‘ibratun li-’ulī-l-albāb): “a profound lesson and admonition for people of intellect,” those possessed of discerning intellect and sound understanding; مَا كَانَ حَدِيثًا يُفْتَرَى (mā kāna ḥadīthan yuftarā): “it is not a forged or fabricated discourse;” وَلَٰكِنْ تَصْدِيقَ الَّذِي بَيْنَ يَدَيْهِ (wa-lākin taṣdīqa-lladhī bayna yadayh): “but a confirmation of the divinely revealed scriptures that came before it;” وَتَفْصِيلَ كُلِّ شَيْءٍ (wa-tafṣīla kulli shay’): “and a detailed exposition of all essential matters of faith;” وَهُدًى وَرَحْمَةً (wa-hudan wa-raḥmah): “and a guidance and mercy;” لِقَوْمٍ يُؤْمِنُونَ (li-qawmin yu’minūn): “for a people who believe.”

ترجمہ (آیت ۱۱۱) :- ان کے قصوں میں اہلِ دانش و بینش کے لئے عبرت ہے ۔ یہ من گھڑت باتیں نہیں ہیں ۔ لیکن ان واقعات کی تصدیق ہے جو ان کے سامنے ہیں اور ہر شئے کی تفصیل ہے اور ایمان دار لوگوں کے لئے ہدایت و رحمت ہے ۔
Translation (Verse 111): - In their narratives there is indeed a profound moral for people of insight and wisdom. This is no fabricated tale, but a confirmation of the scriptures revealed before it, a detailed elucidation of all vital truths, and a guidance and mercy for a people of faith.

صاحبو ! یوسف علیہ السلام کے قصہ کو اور رسول خدا ﷺ کے حالات پر غور کرو ۔ خود مسلمانوں کو اس قصہ میں عبرت بھی ہے تسکین و تسلی بھی ہے کہ جو حق پر رہتے ہیں ان کا انجام اچھا ہوتا ہے ۔ رحمتِ الٰہی سے مایوس نہ ہونا چاہئیے ۔[ص ۱۸۷] وہ ارحم الراحمین ہے ، غفور رحیم ہے ۔ برے کاموں کو چھوڑنا اور اچھے کاموں کو کرنا چاہئیے ۔ پھر کامیابی تمہارا حصہ ہے ۔ اللہ تعالی ضرور تم پر رحم کرے گا ۔ ظالموں کے شر سے بچائے گا ۔ یوسف علیہ السلام کو بچایا ، رسول اللہ ﷺ کو فتح مند کیا ، انشاء اللہ ہمارے لئے بھی فتح و نصرت حاصل ہوگی ۔

O companions! Contemplate deeply upon the narrative of Joseph (peace be upon him) and the life of the Messenger of Allah ﷺ. For Muslims, this narrative affords both solemn moral insight and soothing comfort: that those who stand steadfast upon the truth are assured a triumphant, righteous end. One must never despair of the infinite mercy of Allah.[p. ۱۸۷] He is the Most Merciful of the merciful, the All-Forgiving, the All-Compassionate. One must abandon evil deeds and adopt virtuous conduct; then triumph shall be your destined portion. Allah the Exalted will assuredly shower His mercy upon you and shield you from the malice of oppressors. He preserved Joseph (peace be upon him) and granted triumphant victory unto the Messenger of Allah ﷺ; in shā’ Allāh, decisive victory and divine succor shall likewise be ours.

◈ رحمت سے مایوس نہ ہو اپنے عمل کو درست کرو

◈ Do Not Despair of Mercy; Rectify Your Deeds

مگر یاد رکھو کہ پہلے اپنے کاموں کو درست کرو ۔ اپنے عقائد میں یقین پیدا کرو ۔ پھر فتح و نصرت کی آرزو کرو ۔ إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (سورہ رعد - آیت ۱۱) ۔ وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ (سورہ روم - آیت ۴۷) ۔ یاد رکھو ! ایمان ہے تو امان ہے ۔ یہ نہیں تو کچھ بھی نہیں ۔

Yet remember well: first rectify your actions; cultivate unwavering certainty within your beliefs; only then yearn for divine victory and assistance. “Verily, Allah changes not the condition of a folk until they change that which is within themselves” (Sūrah ar-Ra‘d: 11); and “It was ever incumbent upon Us to grant victory unto the believers” (Sūrah ar-Rūm: 47). Bear firmly in mind: where true faith (īmān) abides, divine security (amān) is guaranteed; without it, nothing remains.

◈ سُوْرَۃُ الرَّعْدِ مَكِّيَّۃٌ وَھِیَ ثَلٰثٌ وَّ اَرْبَعُوْنَ اٰىَۃً وَّ سِتُّ رُكُوْعَاتٍ
سورہ رعد مکہ میں نازل ہوئی اس میں تینتالیس (۴۳) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیں

◈ Sūrah ar-Ra‘d (The Thunder) — Revealed in Makkah (or Madinah according to some authorities), comprising 43 verses and 6 sections (rukū‘s).

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.

آیت ۱
الٓمّٓرٰۗ تِلْكَ اٰىٰتُ الْكِتٰبِؕ وَالَّذِيْٓ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ وَلٰكِنَّ اَكْثَرَ النَّاسِ لَا يُؤْمِنُوْنَ ﴿۱﴾
Verse 1
الٓمٓر ج تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ قلی وَٱلَّذِىٓ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ٱلْحَقُّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ ٱلنَّاسِ لَا يُؤْمِنُونَ ﴿1﴾

المر ؛ حروف مقطعات میں سے ہے ۔ [ اس کے معنی اللہ اور اس کے رسول کو معلوم ہیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں مخفف ہے أَنَا اللهُ أَعْلَمُ وَاَرى کا - ] تِلْكَ ايْتُ الْكِتٰبِ ؛ یہ آیتیں ہیں کتاب اللہ کی ۔ وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ ؛ اور جو کچھ اُتارا گیا ہے تمہاری طرف ۔ مِنْ رَّبِّكَ ؟ تمہارے رب کی طرف سے ۔ اَلْحَقُّ ؛ وہ حق ہے ۔ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ ؛ مگر اکثر لوگ ۔ لَا يُؤْمِنُونَ ، اس پر ایمان نہیں رکھتے ، یقین نہیں کرتے ، بالکل نہیں مانتے ۔

المر (Alif-Lām-Mīm-Rā): These belong to the disjointed mystical letters (al-Ḥurūf al-Muqaṭṭa‘āt). [Their true inner significance is known exclusively unto Allah and His Messenger ﷺ; certain authorities suggest it is an abbreviation for Anā-Llāhu a‘lamu wa-arā (“I am Allah, I know all and I see all”)]. تِلْكَ آيَاتُ الْكِتَابِ (tilka āyātu-l-kitāb): “These are the verses of the Book of Allah;” وَالَّذِي أُنْزِلَ إِلَيْكَ (wa-lladhī unzila ilayk): “and that which has been revealed unto you;” مِنْ رَبِّكَ (min rabbik): “from your Lord;” الْحَقُّ (al-ḥaqq): “is the absolute truth;” وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ (wa-lākinna akthara-n-nās): “yet most of mankind;” لَا يُؤْمِنُونَ (lā yu’minūn): “believe not, possessing no conviction and refusing to accept.”

ترجمہ (آیت ۱) :- یہ کتاب اللہ کی آیتیں ہیں اور جو کچھ تمہارے اللہ کی طرف سے تم پر اُتارا گیا ہے وہ حق ہے مگر اکثر لوگ اس پر ایمان نہیں رکھتے ( یقین نہیں کرتے ) ۔
Translation (Verse 1): - These are the verses of the Book of Allah, and that which has been revealed unto you from your Lord is the absolute truth; yet most of mankind do not believe (harboring no faith).
آیت ۲
اَللّٰهُ الَّذِيْ رَفَعَ السَّمٰوٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا ثُمَّ اسْتَوٰى عَلَي الْعَرْشِ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَؕ كُلٌّ يَّجْرِيْ لِاَجَلٍ مُّسَمًّيؕ يُدَبِّرُ الْاَمْرَ يُفَصِّلُ الْاٰىٰتِ لَعَلَّكُمْ بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوْقِنُوْنَ ﴿۲﴾
Verse 2
ٱللَّهُ ٱلَّذِى رَفَعَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ بِغَيْرِ عَمَدٍ تَرَوْنَهَا صلے ثُمَّ ٱسْتَوَىٰ عَلَى ٱلْعَرْشِ صلے وَسَخَّرَ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ صلے كُلٌّ يَجْرِى لِأَجَلٍ مُّسَمًّى ج يُدَبِّرُ ٱلْأَمْرَ يُفَصِّلُ ٱلْـَٔايَٰتِ لَعَلَّكُم بِلِقَآءِ رَبِّكُمْ تُوقِنُونَ ﴿2﴾

اللهُ الَّذِي ؛ اللہ تو وہ ہے جس نے ۔ رَفَعَ السَّمَوتِ ، آسمانوں کو بلند کیا ، ان کو رفعت بخشی ۔ بِغَيْرِ عَمَدٍ ؛ بغیر ستون کے ۔ تَرَوْنَهَا ، جن آسمانوں کو تم دیکھتے ہو ۔ سَمَا عربی میں ہر اس چیز کو کہتے ہیں جو سر کے اوپر ہو ، سایہ افگن ہو ۔ خواہ چھت ہو یا ابر ہو یا آسمان ہو یا ستارے ہوں ۔ ثُمَّ اسْتَوى عَلَى الْعَرْشِ ؛ پھر آسمانوں کو پیدا کر کے تخت سلطنت پر جلوہ گر ہوا ۔[ص ۱۸۸] اس کی حکومت قائم ہوگئی ۔ اس کی حکومت کے سامنے ہر چیز عاجز ہے ، اس کے زیر اقتدار ہے ۔ وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ؛ اور آفتاب اور چاند کو رام کیا ، مسخر کیا ۔ سب اس کے زیر ارادہ حرکت کرتے ہیں ۔ کسی کی حرکت ذاتی نہیں ۔ لہذا ان کی پوجا کرنا خلاف عقل ہے ۔ كُلٌّ يَجْرِى ِلاَجَلٍ مُّسَمًّى ؛ ہر ایک چلتا ہے اپنی معین مدت کے مطابق ۔ جس کی گردش کا جو وقت مقرر ہے اس سے نہ کمی کرتا ہے نہ زیادتی - يُدَبِّرُ الْأَمْرَ ؛ وہ تدبیر سے ہر کام کو چلاتا ہے ۔ کوئی ستارہ ، کسی ستارہ سے ٹکراتا نہیں ، کبھی دن چھوٹا ہوتا ہے کبھی بڑا ، اسی طرح کبھی رات بڑی ہوتی ہے اور کبھی چھوٹی ۔ یہ سب اس کی قدرت اور حکمت کے کرشمے ہیں ۔ يُفَصِّلُ الْآيتِ ؛ وہ اپنی آیتوں کی تفصیل کرتا ہے ، اپنی نشانیوں کو رنگا رنگ طریقوں سے ظاہر کرتا ہے ۔ یہ کیوں ؟ لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ ؛ تاکہ تم اپنے رب سے ملاقات کرنے اور دربار خداوندی میں جواب دہی کے لئے حاضر ہونے کا ۔ تُوقِنُونَ ؛ یقین کرو ۔

اللَّهُ الَّذِي (Allāhu-lladhī): “Allah is He Who;” رَفَعَ السَّمَاوَاتِ (rafa‘a-s-samāwāt): “raised the heavens high, endowing them with majestic loftiness;” بِغَيْرِ عَمَدٍ (bi-ghayri ‘amad): “without pillars;” تَرَوْنَهَا (tarawnahā): “that you can see.” In Arabic idiom, samā’ designates whatsoever is positioned overhead and casts shade—whether a ceiling, clouds, the vault of the firmament, or the cosmic spheres; ثُمَّ اسْتَوَىٰ عَلَى الْعَرْشِ (thumma-stawā ‘alā-l-‘arsh): “then, having fashioned the heavens, He mounted the Throne of supreme dominion.”[p. ۱۸۸] His cosmic sovereignty was established; before His dominion, all things stand humble and subservient under His supreme authority. وَسَخَّرَ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ (wa-sakhkhara-sh-shamsa wa-l-qamar): “and He subjected the sun and the moon,” subduing them so that both celestial bodies move solely under His sovereign decree; neither possesses autonomous motion, wherefore worshiping them is utterly contrary to reason; كُلٌّ يَجْرِي لِأَجَلٍ مُسَمًّى (kullun yajrī li-ajalin musammā): “each runs its course for an appointed term,” adhering precisely to its designated orbit without ever falling short or exceeding its appointed measure; يُدَبِّرُ الْأَمْرَ (yudabbiru-l-amr): “He governs all affairs with supreme providence,” ordering the cosmos such that no celestial sphere ever collides with another; at times the day is shortened and at times lengthened; likewise the night fluctuates in duration; all these are the wonders of His omnipotence and transcendent wisdom; يُفَصِّلُ الْآيَاتِ (yufaṣṣilu-l-āyāt): “He elucidates His signs in detail,” manifesting His portents through diverse, wondrous modalities. Why so? لَعَلَّكُمْ بِلِقَاءِ رَبِّكُمْ (la‘allakum bi-liqā’i rabbikum): “so that you may, concerning the encounter with your Lord and standing accountable before the divine tribunal;” تُوقِنُونَ (tūqinūn): “firmly believe with unwavering certitude.”

ترجمہ (آیت ۲) :- اللہ تو وہ ہے جس نے بغیر ستون کے ان آسمانوں کو جن کو تم دیکھتے ہو ، بلند پیدا کیا ۔ پھر عرشِ حکومت پر جلوہ گر ہوا اور شمس و قمر کو مسخر اور تحت اقتدار رکھا ۔ ہر ایک معینہ مدت کے مطابق حرکت کرتا ہے (خدائے تعالیٰ ) تمام کاموں کی تدبیر اور انتظام فرماتا ہے ۔ اپنی آیتوں کو کھول کھول کر بہ تفصیل ظاہر کرتا ہے اور بیان کرتا ہے تا کہ تم تمہارے رب سے ملنے کا یقین کرو ۔ (یعنی سب کو دربار الہی میں جواب دہی کرنی پڑے گی ) ۔
Translation (Verse 2): - Allah is He Who raised the heavens without visible pillars that you can see; then He established His sovereignty upon the Throne and subjected the sun and the moon, each pursuing its course for an appointed term. He regulates all affairs and expounds His signs in detail, so that you may be firmly convinced of the encounter with your Lord (namely, that all creation must stand accountable before the divine presence).
آیت ۳
وَهُوَ الَّذِيْ مَدَّ الْاَرْضَ وَجَعَلَ فِيْهَا رَوَاسِيَ وَاَنْهٰرًاؕ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرٰتِ جَعَلَ فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ يُغْشِي الَّيْلَ النَّهَارَؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ﴿۳﴾
Verse 3
وَهُوَ ٱلَّذِى مَدَّ ٱلْأَرْضَ وَجَعَلَ فِيهَا رَوَٰسِىَ وَأَنْهَٰرًا صلے وَمِن كُلِّ ٱلثَّمَرَٰتِ جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ صلے يُغْشِى ٱلَّيْلَ ٱلنَّهَارَ ج إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ ﴿3﴾

وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ ؛ اور اللہ ہی ہے جس نے زمین کو پھیلایا اور اس قابل بنایا کہ ہم اس پر بیٹھیں ، لیٹیں ، چلیں ، پھریں ۔ وَجَعَلَ فِيْهَا رَوَاسِيَ ؛ اور زمین میں پہاڑ بھی بنائے ۔ وَاَنْهَرًا ؛ اور نہریں بھی ۔ وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَتِ ؛ اور ہر قسم کے ثمرے اور میووں اور پھلوں سے ۔ جَعَلَ فِيْهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ ؛ زمین میں پیدا کیا دو دو کے جوڑے یعنی نر و مادہ ۔ يُغْشِيَ الَّيْلَ النَّهَارَ ؛ رات کا پردہ دن پر ڈالتا ہے ۔ یعنی کبھی رات ہے تو کبھی دن ۔ اِنَّ فِي ذَلِكَ لایت ، بے شک اس میں بڑی بڑی نشانیاں ہیں مگر کن کے لئے ؟ لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُوْنَ ؛ ان لوگوں کے لئے جو غور وفکر کرتے ہیں ، عبرت حاصل کرتے ہیں ۔ آثار سے موثر کی طرف راستہ نکالتے ہیں ۔ آثار میں گرفتار ہو کر موثر کو بھول نہیں جاتے ۔

وَهُوَ الَّذِي مَدَّ الْأَرْضَ (Wa-huwa-lladhī madda-l-arḍ): “And He it is Who spread out the earth,” rendering it habitable so that we may sit, recline, walk, and traverse across it; وَجَعَلَ فِيهَا رَوَاسِيَ (wa-ja‘ala fīhā rawāsiya): “and He placed therein firm, towering mountains;” وَأَنْهَارًا (wa-anhārā): “and flowing rivers;” وَمِنْ كُلِّ الثَّمَرَاتِ (wa-min kulli-th-thamarāt): “and of all manner of fruits, produce, and crops;” جَعَلَ فِيهَا زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ (ja‘ala fīhā zawjayni-thnayn): “He placed therein two pairs—male and female;” يُغْشِي اللَّيْلَ النَّهَارَ (yughshī-l-layla-n-nahār): “He draws the mantle of the night over the brightness of the day,” so that night and day succeed one another; إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ (inna fī dhālika la-’āyāt): “verily, in that are monumental signs;” but for whom? لِقَوْمٍ يَتَفَكَّرُونَ (li-qawmin yatafakkarūn): “for a people who reflect and ponder,” who derive moral admonition, tracing the pathway from created effects back unto the Supreme Cause (al-Mu’aththir), rather than becoming ensnared in transient physical phenomena and forgetting their divine Originator.

ترجمہ (آیت ۳) :- اور وہ تو ایسا ہے جس نے زمین کو پھیلایا ( ہموار بنایا) اور اس میں پہاڑ بھی بنائے اور نہریں بھی اور ہر قسم کے میوے بھی ۔ زمین میں دو دو کے جوڑے پیدا کئے (یعنی نر و مادہ) ۔ دن کے منہ پر[ص ۱۸۹] رات کا پردہ ڈالتا ہے ۔ اس میں غور وفکر کرنے والوں کے لئے نشانیاں ہیں ، (عبرت ہے)۔
Translation (Verse 3): - And He it is Who spread out the earth (making it level and habitable), establishing therein firm mountains and flowing rivers, and of all fruits He made pairs of two (male and female); over the day...[p. ۱۸۹] ...He draws the veil of the night. Verily, in that are signs and profound admonitions for a people who reflect.
آیت ۴
وَفِي الْاَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجٰوِرٰتٌ وَّجَنّٰتٌ مِّنْ اَعْنَابٍ وَّزَرْعٌ وَّنَخِيْلٌ صِنْوَانٌ وَّغَيْرُ صِنْوَانٍ يُّسْقٰى بِمَآءٍ وَّاحِدٍۗ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلٰى بَعْضٍ فِي الْاُكُلِؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ لِّقَوْمٍ يَّعْقِلُوْنَ ﴿۴﴾
Verse 4
وَفِى ٱلْأَرْضِ قِطَعٌ مُّتَجَٰوِرَٰتٌ وَجَنَّٰتٌ مِّنْ أَعْنَٰبٍ وَزَرْعٌ وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانٍ يُسْقَىٰ بِمَآءٍ وَٰحِدٍ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَىٰ بَعْضٍ فِى ٱلْأُكُلِ ج إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ لِّقَوْمٍ يَعْقِلُونَ ﴿4﴾

وَفِي الْأَرْضِ ؛ اور زمین میں ۔ قِطَع ؛ ٹکڑے ہیں ۔ قطع ۔ کاٹنا ۔ قطع ۔ حصہ ، ٹکڑا ۔ اسمِ جنس ۔ قِطْعَةٌ ۔ ایک ٹکڑا ۔ قطع ۔ ٹکڑے ، قطعے ۔ مُتَجوِرَاتٌ ؛ ایک دوسرے کے قریب ۔ پاس پاس ۔ جَارٌ - ہمسایہ ، پڑوسی ۔ وَجَنْتُ ؛ اور باغ ہیں ۔ مِنْ أَعْنَابٍ ؛ انگور کے ۔ وَزَرْعُ ؛ اور کھیتی ہے ، زراعت کی زمین ۔ وَنَخِيلٌ ؛ اور کھجور کے درخت ہیں ۔ صِنْوَانٌ و غَيْرُ صِنْوَان ؛ ایک جڑ کی دو شاخیں یا اکیلا ایک درخت ۔ صنو ۔ سگا بھائی ۔ صِنْوَانٌ کے نون کو واؤ میں ادغام نہیں کیا جاتا ، یعنی يَرْ مَلُوْنَ کا قاعدہ جاری نہیں ہوتا کیونکہ یہ قاعدہ دو کلمہ میں چلتا ہے ۔ اصل یہ ہے کہ ایک کلمہ میں اگر ادغام کیا جائے تو مادہ ہی باقی نہیں رہتا ۔ اور صنو صور ہو جاتا ہے ۔ اس لئے نون کا اظہار کیا جاتا ہے ۔ يُسْقَى بِمَاءٍ وَّاحِدٍ ؛ حالانکہ ایک ہی پانی سے مختلف چیزیں سیراب کی جاتی ہیں ۔ سفتی ۔ پانی پلانا ، پانی سے سیراب کرنا ۔ وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَى بَعْضٍ ؛ اور ان میں ہم بعض کو بعض پر فضیلت بھی دیتے ہیں ۔ فِي الْأُكُلِ ؛ کھانے میں ۔ مزے میں ، پھلوں میں ۔ خدا کی قدرت ! ایک قسم کا پھل دوسرے قسم کے پھل سے نہیں ملتا ، حالانکہ ایک ہی پانی سے سیراب ہو رہا ہے ۔ اصل یہ ہے کہ ہر شخص چیز پر خدا کے صفات کی شخصی تجلی ہوتی ہے ۔ اس کی تجلی میں تکرار نہیں ۔ دنیا کی تمام چیزیں دیکھو ہر مشخص چیز ، دوسری مشخص چیز سے نہیں ملتی ۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ لَایت ؛ بے شک اس میں خدا کی قدرت کی نشانیاں ہیں ۔ لِقَوْمٍ يَعْقِلُوْنَ ؛ ان لوگوں کے لئے جو سوچتے سمجھتے ہیں ، تھوڑی عقل بھی رکھتے ہیں ۔ نشانیوں پر نشانیاں ظاہر ہوتی چلی جارہی ہیں ۔ مظاہر پر سب کی نظر ہے ۔ مظہر کی طرف کوئی توجہ نہیں کرتا

وَفِي الْأَرْضِ (Wa-fī-l-arḍ): “And in the earth;” قِطَعٌ (qiṭa‘): “are tracts and plots of land.” From qaṭ‘ (to sever/divide); qiṭ‘ denotes a parcel or tract (generic noun), qiṭ‘ah a single piece, and qiṭa‘ plural plots; مُتَجَاوِرَاتٌ (mutajāwirāt): “adjoining each other, lying side by side,” derived from jār (neighbor); وَجَنَّاتٌ (wa-jannāt): “and orchards and gardens;” مِنْ أَعْنَابٍ (min a‘nāb): “of grapevines;” وَزَرْعٌ (wa-zar‘): “and cultivated croplands;” وَنَخِيلٌ صِنْوَانٌ وَغَيْرُ صِنْوَانٍ (wa-nakhīlun ṣinwānun wa-ghayru ṣinwān): “and date palms growing in clusters from a single rootstock or standing singly.” The word ṣinw denotes a full sibling. In the recitation of ṣinwān, the quiescent nūn is not assimilated into the wāw—meaning the rule of idghām governed by the mnemonic Yarmalūn does not apply here—because assimilation is strictly operative across two separate words. The rationale is that if assimilation occurred within a single word, the lexical root itself would become obscured (ṣinw altering to ṣiww); hence the clear pronunciation of the nūn (iẓhār) is mandatory; يُسْقَىٰ بِمَاءٍ وَاحِدٍ (yusqā bi-mā’in wāḥid): “irrigated with the selfsame water,” yet yielding marvelous diversity; وَنُفَضِّلُ بَعْضَهَا عَلَىٰ بَعْضٍ فِي الْأُكُلِ (wa-nufaḍḍilu ba‘ḍahā ‘alā ba‘ḍin fī-l-ukul): “yet We make some of them excel others in savor and flavor,” in taste, sweetness, and nutritional quality. Behold the marvelous omnipotence of God! One variety of fruit differs fundamentally from another variety, despite being nourished by the identical soil and water. The underlying metaphysical truth is that upon every individualized entity there descends an individualized manifestation (tajallī shakhṣī) of the divine attributes. In His divine theophanies there is never mere repetition (lā takrāra fī-t-tajallī); observe all existing things in the cosmos: no individualized particular ever duplicates another; إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَآيَاتٍ (inna fī dhālika la-’āyāt): “verily, in that are portents of divine power;” لِقَوْمٍ يَعْقِلُونَ (li-qawmin ya‘qilūn): “for a people who exercise intellect,” pondering with discerning reason. Sign after sign continues to be unveiled; yet the eyes of most remain fixated merely upon phenomenal manifestations, while paying no heed unto the Divine Manifestor (al-Muẓhir)!

برگ درختان سبز در نظر ہوشیارہر ورقے دفتریست معرفت کردگار
برگ درختان سبز در نظر ہوشیارہر ورقے دفتریست معرفت کردگار
“To the discerning gaze, every green leaf on the tree / Is a complete volume proclaiming the gnosis of the Creator!”

باہر کیوں جاؤ خود اپنے پر غور کرو ۔ وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُوْنَ ) (سورہ ذاریات ۔ آیت (۱۲) خدا کی قدرت کی نشانیاں خود تم میں ہیں کیا تم دیکھتے نہیں ۔ ؟ !

Why gaze outward? Contemplate upon your own being: “And within your own souls—will you not then perceive?” (Sūrah adh-Dhāriyāt: 21). The profound portents of divine power reside within your very self; do you not behold them?!

ترجمہ (آیت ۴) :- اور زمین میں پاس پاس ٹکڑے ہیں ( قطعات ہیں ) ، باغ ہیں انگور کی بیلیں ہیں ، کھیتیاں ہیں ،[ص ۱۹۰] کھجور کے درخت ہیں ، بعض درختوں میں ایک جڑ سے کئی شاخیں نکلتی ہیں اور بعض اکیلا ایک ہی درخت رہتا ہے ایک ہی پانی سے سب سیراب ہوتے ہیں اور ان میں بعض ( پھلوں) کو دوسرے بعض (پھلوں) پر ہم فضیلت دیتے ہیں ان کا مزہ اچھا ہوتا ہے) ۔ ان سب میں جو لوگ عقل رکھتے ہیں ، سوچتے سمجھتے ہیں ، ان کے لئے تو قدرت الٰہی کی نشانیاں ہیں (اس کے کرشمے ہیں ) ۔
Translation (Verse 4): - And in the earth are adjacent tracts of land, vineyards, sown fields...[p. ۱۹۰] ...and date palms growing in clusters from a single root or standing solitary, all irrigated with the same water; yet We cause some to excel others in taste and flavor. Verily, in all these are divine signs for people who understand.
آیت ۵
وَاِنْ تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ءَاِذَا كُنَّا تُرٰبًا ءَاِنَّا لَفِيْ خَلْقٍ جَدِيْدٍؕ اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْۚ وَاُولٰٓىِٕكَ الْاَغْلٰلُ فِيْٓ اَعْنَاقِهِمْۚ وَاُولٰٓىِٕكَ اَصْحٰبُ النَّارِۚ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ ﴿۵﴾
Verse 5
وَإِن تَعْجَبْ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ أَءِذَا كُنَّا تُرَٰبًا أَءِنَّا لَفِى خَلْقٍ جَدِيدٍ قلی أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ صلے وَأُو۟لَٰٓئِكَ ٱلْأَغْلَٰلُ فِىٓ أَعْنَاقِهِمْ صلے وَأُو۟لَٰٓئِكَ أَصْحَٰبُ ٱلنَّارِ صلے هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴿5﴾

وَإِنْ تَعْجَبُ فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ ؛ اگر تم کو ان نادانوں کے کہنے پر تعجب ہو تو سب سے زیادہ تعجب خیز ان کا کہنا ہے۔ ءَ إِذَا كُنَّا تُرَابًا ؛ کیا جب ہم خاک ہو جائیں گے ، مٹی میں مل جائیں گے ۔ وَ إِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ ؛ کیا ہم نئی پیدایش میں ہوں گے ، کیا ہم کو خدا سرے سے خلق کرے گا ؟ أُولَئِكَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ ؛ یہ لوگ وہ ہیں جنھوں نے اپنے رب ، اپنے پروردگار سے اور اس کی قدرت سے انکار کیا ۔ دوسری دفعہ پیدا کرنا پہلی دفعہ پیدا کرنے سے کچھ مشکل نہیں ہے ۔ جب وہ رب ہے تو پیدا بھی اسی نے کیا اور پرورش بھی وہی کرتا ہے ۔ کل ان کفریات کا نتیجہ معلوم ہوگا ۔ وَأُولَئِكَ الْأَغْلَلُ فِي أَعْنَاقِهِمْ ؛ اور یہ وہ لوگ ہیں جن کے گلوں میں طوق اور زنجیر رہے گی ۔ وَأُولَئِكَ أَصْحَبُ النَّارِ ؛ اور یہی لوگ دوزخی ہیں ، آگ میں رہنے والے ہیں ۔ چونکہ ان کو کبھی ایمان نہیں آیا تھا ۔ لہذا - هُمْ فِيهَا خَلِدُوْنَ ؛ یہ لوگ دوزخ میں ہمیشہ رہیں گے ۔ یاد رکھو ! ایمان ہے تو امان ہے ۔ دائمی کفر کا نتیجہ دائمی عذاب ۔

وَإِنْ تَعْجَبْ (Wa-in ta‘jab): “And if you marvel (O Prophet) at the absurd obstinacy of these ignorant deniers;” فَعَجَبٌ قَوْلُهُمْ (fa-‘ajabun qawluhum): “then most astonishing indeed is their utterance;” أَإِذَا كُنَّا تُرَابًا (a-idhā kunnā turābā): “When we have turned into dust and disintegrated in the soil;” أَإِنَّا لَفِي خَلْقٍ جَدِيدٍ (a-innā la-fī khalqin jadīd): “shall we truly be resurrected into a new creation, will God fashion us afresh?” أُولَٰئِكَ الَّذِينَ كَفَرُوا بِرَبِّهِمْ (ulā’ika-lladhīna kafarū bi-rabbihim): “Those are they who disbelieve in their Lord and deny His supreme power.” Re-creating creation a second time is not a whit more difficult than originating it in the first instance; since He is the Rabb, He originated all and sustains all. On the Day of Judgment the bitter fruit of these blasphemies shall be made manifest; وَأُولَٰئِكَ الْأَغْلَالُ فِي أَعْنَاقِهِمْ (wa-ulā’ika-l-aghlālu fī a‘nāqihim): “and those are they upon whose necks iron fetters and chains shall be fastened;” وَأُولَٰئِكَ أَصْحَابُ النَّارِ (wa-ulā’ika aṣḥābu-n-nār): “and those are the dwellers of the Fire,” condemned to the inferno because they never embraced faith; هُمْ فِيهَا خَالِدُونَ (hum fīhā khālidūn): “they shall abide therein eternally.” Remember well: where true faith (īmān) abides, divine security (amān) is assured; perpetual disbelief yields perpetual retribution!

ترجمہ (آیت ۵) :- اور اگر تم تعجب کرو تو ان کا کہنا تعجب خیز ہے (کہ) ” کیا جب ہم خاک ہو جائیں گے تو کیا ہم پھر نئے سرے سے پیدا ہوں گے “ ۔ یہ لوگ وہ ہیں جو اپنے پروردگار سے کفر کرتے ہیں (انکار کرتے ہیں ، اس کی شانِ ربوبیت کو نہیں مانتے ۔ ان کے گلوں میں طوق اور زنجیر ہوگی ۔ یہ لوگ دوزخی ہیں اور اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔
Translation (Verse 5): - And if you marvel, then wondrous indeed is their saying: “When we are reduced to dust, shall we truly be resurrected in a new creation?” These are the ones who disbelieve in their Lord (denying His sovereignty); iron collars shall encircle their necks, and they are the inhabitants of the Fire, abiding therein forever.
آیت ۶
وَيَسْتَعْجِلُوْنَكَ بِالسَّيِّئَةِ قَبْلَ الْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلٰتُؕ وَاِنَّ رَبَّكَ لَذُوْ مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلٰى ظُلْمِهِمْۚ وَاِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيْدُ الْعِقَابِ ﴿۶﴾
Verse 6
وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِٱلسَّيِّئَةِ قَبْلَ ٱلْحَسَنَةِ وَقَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهِمُ ٱلْمَثُلَٰتُ قلی وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِّلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ صلے وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ ٱلْعِقَابِ ﴿6﴾

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ ؛ اور تم سے جلد طلب کرتے ہیں ، یہ عجلت مانگتے ہیں ۔ بِالسَّيِّئَةِ ؛ ناگوار حالت کو ، عذاب کو ۔ دُکھ کو ۔[ص ۱۹۱] قَبْلَ الْحَسَنَةِ ؛ بھلائی سے پہلے ۔ وَقَدْ خَلَتْ ؛ اور گزر گئے ہیں ۔ خَلا - يَخْلُو ۔ خالی ہونا ۔ گزرنا ۔ مِنْ قَبْلِهِمْ ؛ ان سے پہلے ۔ الْمَثلتُ ؛ مثالیں ۔ عبرت ناک سزائیں ۔ بعض کہتے ہیں کہ یہ مُثْلَةٌ کی جمع ہے ، بمعنی عبرت ناک حالت ۔ اور بعض کا خیال ہے مثلةٌ کی جمع ہے ۔ بہر حال اس سے مُراد اشباہ و امثال ہیں جو گزشتہ لوگوں کا انجام ہوا وہی تمہارا بھی انجام ہوگا۔ خدا تو ڈھیل دے رہا ہے ، عذاب میں تاخیر کر رہا ہے اور یہ ہیں کہ جلدی کر رہے ہیں ۔ وَإِنَّ رَبَّكَ ؛ اور بے شک تمہارا رب ، تمہارا پروردگار ۔ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِلنَّاسِ ؛ لوگوں کو مغفرت کرنے والا ہے ۔ عَلى ظُلْمِهِمْ ؛ باوجود ان کے ظلم کے ۔ [ کس پر ظلم کرتے ہیں ؟ خود اپنے آپ پر ۔ وَمَا ظَلَمُوْنَا وَلَكِنْ كَانُوا اَنْفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ؛ وہ ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں ؟ خود اپنے آپ کو تباہ کرتے ہیں ] ۔ مگر یاد رکھو : - وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ ؛ بے شک تمہارا رب شدید عقوبت اور سخت عذاب کرنے والا ہے ۔

وَيَسْتَعْجِلُونَكَ بِالسَّيِّئَةِ (Wa-yasta‘jilūnaka bi-s-sayyi’ati): “And they demand of you to hasten the evil torment and affliction;”[p. ۱۹۱] قَبْلَ الْحَسَنَةِ (qabla-l-ḥasanah): “before good,” preferring punishment over wellness; وَقَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهِمُ الْمَثُلَاتُ (wa-qad khalat min qablihimu-l-mathulāt): “though exemplary chastisements and punitive precedents have already passed before them.” From khalā / yakhlū (to pass by/transpire). Al-Mathulāt denotes exemplary admonitory punishments (plural of muthlah or mathulah), signifying historical instances of retribution: the doom that befell past nations shall similarly overtake you! Allah grants respite and delays chastisement, yet in their folly they demand it in haste! وَإِنَّ رَبَّكَ لَذُو مَغْفِرَةٍ لِلنَّاسِ عَلَىٰ ظُلْمِهِمْ (wa-inna rabbaka la-dhū maghfiratin li-n-nāsi ‘alā ẓulmihim): “And verily, your Lord is full of forgiveness for mankind despite their wrongdoing.” Against whom do they commit injustice? Against their own souls! “And they wronged Us not, but they were wont to wrong themselves” (what harm can they inflict upon God? They merely destroy themselves!). Yet remember well: وَإِنَّ رَبَّكَ لَشَدِيدُ الْعِقَابِ (wa-inna rabbaka la-shadīdu-l-‘iqāb): “and verily, your Lord is also severe in retribution!”

ترجمہ (آیت ۶) :- اور بے شک تم سے ، بھلائی سے پہلے برائی چاہتے ہیں حالانکہ ان سے پہلے عبرت ناک مثالیں ، (سزائیں) گزر چکی ہیں ۔ تمہارا رب باوجود ان کے ظلم کے لوگوں کو مغفرت کرنے والا ہے ۔ مگر یہ بھی یاد رکھو ! تمہارا رب سخت عقوبت کرنے والا بھی ہے ۔ (سخت عذاب دینے والا ہے ) ۔
Translation (Verse 6): - And they urge you to hasten the punishment before mercy, though exemplary chastisements have already occurred before them. Truly, your Lord is full of forgiveness for mankind despite their wrongdoing; but remember also that your Lord is severe in retribution.
آیت ۷
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْهِ اٰىَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ اِنَّمَآ اَنْتَ مُنْذِرٌ وَّلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍۗ ﴿۷﴾
Verse 7
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦٓ قلی إِنَّمَآ أَنتَ مُنذِرٌ صلے وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ ﴿7﴾

وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُ وا لَوْلَا أُنزِلَ عَلَيْهِ آيَةً مِنْ رَبِّهِ إِنَّمَا أَنتَ مُنْذِرُ وَلِكُلِّ قَوْمٌ هَادِهُ ؛ اور وہ لوگ جو کفر کرتے ہیں کہتے ہیں ۔ منکرین کا کہنا ہے ۔ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ ؛ کیوں پیغمبر پر اُتاری نہیں گئی ۔ ا يَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ ؟ کوئی نشانی ان کے رب کے پاس سے ۔ اِنَّمَا اَنْتَ مُنْذِرٌ ؛ تم تو صرف ڈرانے والے ہو ۔ آنے والی آفت کی اطلاع دینے والے ہو ۔ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ ؛ اور ہر قوم کا ایک ہادی و رہنما ہوتا ہے جو بری باتوں سے ڈراتا ہے ۔ نشانیاں بھیجنا اور اُن کا نازل کرنا خدا کا کام ہے ۔ وہ بھی برابر ظاہر ہوتے ہی رہتے ہیں ۔ ان جاہلوں کو نہیں معلوم ، جب نا قابلِ تاویل کھلی اور واضح نشانی آ جاتی ہے تو ساتھ ہی عذاب بھی آجاتا ہے ۔

وَيَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا (Wa-yaqūlu-lladhīna kafarū): “And those who disbelieve say;” لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ آيَةٌ مِنْ رَبِّهِ (lawlā unzila ‘alayhi āyatun min rabbih): “Why has not a compelling sign been sent down upon him from his Lord?” إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ (innamā anta mundhir): “You are only a warner,” dispatched to alert mankind to impending divine retribution; وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ (wa-li-kulli qawmin hād): “and for every people there is a guide,” directing them away from evil. Sending down signs is the exclusive prerogative of God, and His signs are ever manifesting continuously; these foolish deniers do not realize that whenever an unequivocal, undeniable sensory sign is granted, instantaneous destruction immediately follows if they persist in denial!

ترجمہ (آیت ۷) :- اور منکرین کہتے ہیں کہ ان پر ان کے رب کے پاس سے کیوں کوئی نشانی نازل نہیں کی گئی ۔ تم تو صرف ( آنے والی آفتوں کی اطلاع دینے والے) ڈرانے والے ہو اور ہر قوم کا ایک ہادی و رہنما ہوتا ہی ہے ۔
Translation (Verse 7): - And the disbelievers say: “Why has no sign been sent down unto him from his Lord?” You are only a warner (proclaiming impending perils), and for every people there is a guide.
آیت ۸
اَللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ اُنْثٰى وَمَا تَغِيْضُ الْاَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُؕ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهٗ بِمِقْدَارٍ ﴿۸﴾
Verse 8
ٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنثَىٰ وَمَا تَغِيضُ ٱلْأَرْحَامُ وَمَا تَزْدَادُ صلے وَكُلُّ شَىْءٍ عِندَهُۥ بِمِقْدَارٍ ﴿8﴾

خدائے تعالیٰ کی قدرت اور اس کے آثار سے کوئی کہاں تک انکار کر سکے گا ؟ مثال کے طور پر آئندہ آنے والی حالت اور تغیرات پر غور کرو کہ جَلَّ شانہ کی قدرت کس قدر عظیم الشان ہے ۔ اللَّهُ يَعْلَمُ ؛ اللہ جانتا ہے ۔ مَا تَحْمِلُ كُلُّ انٹی ؛ ہر ایک مادہ کے حمل کو ، اس کو جو ہر ایک عورت حمل میں رکھتی ہے[ص ۱۹۲] یعنی پیٹ میں لڑکا ہے یا لڑکی ، اللہ ہی کو معلوم ہے ۔ وَمَا تَغِيْضُ الْأَرْحَامُ ؛ اور بعض رحم جو تکمیل کو نہیں پہنچاتے ، پورے دن نہیں لیتے ۔ وَمَا تَزْدَادُ ؛ اور وہ جو بڑھاتے ہیں ، زیادہ کرتے ہیں یعنی بچہ کبھی نو مہینے سے زیادہ دن لیتا ہے ۔ وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ ؛ اور ہر شئے اللہ کے پاس ایک قدر و اندازہ سے ہے ۔

How far can anyone dispute the omnipotence of Allah the Exalted and its manifestations? By way of illustration, contemplate future existential conditions and states, and behold how magnificent is the omnipotence of His Exalted Majesty! اللَّهُ يَعْلَمُ (Allāhu ya‘lam): “Allah knows;” مَا تَحْمِلُ كُلُّ أُنْثَىٰ (mā taḥmilu kullu unthā): “what every female carries,” whatsoever every maternal womb conceives...[p. ۱۹۲] ...namely whether the womb carries a male or female child is known solely unto Allah. وَمَا تَغِيضُ الْأَرْحَامُ (wa-mā taghīḍu-l-arḥām): “and what the wombs fall short of,” referring to pregnancies that terminate prematurely or where the gestation is curtailed; وَمَا تَزْدَادُ (wa-mā yazdād): “and what they exceed,” when gestation extends beyond the typical nine-month term; وَكُلُّ شَيْءٍ عِنْدَهُ بِمِقْدَارٍ (wa-kullu shay’in ‘indahū bi-miqdār): “and all things with Him abide in exact, calculated measure.”

ترجمہ (آیت ۸) :- اللہ خوب جانتا ہے اس کو جو عورت اپنے پیٹ میں رکھتی ہے اور پیٹ میں کبھی دن کم ہوتے ہیں اور کبھی زیادہ ۔ اور خدا کے پاس تو سب چیزیں اندازے سے ہیں ۔
Translation (Verse 8): - Allah knows what every female bears, and how much the wombs fall short or exceed; and everything with Him is by precise measure.

واضح ہو کہ رحم کے معنے مڑنے اور مائل ہونے کے ہیں ۔ رخم ؛ بچہ دانی کیونکہ وہ بچہ کو ہر طرف سے گھیری ہوئی رہتی ہے

Be it clarified that the root meaning of raḥm denotes bending, inclining, and embracing; hence raḥim denotes the womb, because it tenderly encompasses the fetus from all sides.

آیت ۹
عٰلِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْكَبِيْرُ الْمُتَعَالِ ﴿۹﴾
Verse 9
عَٰلِمُ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ ٱلْكَبِيرُ ٱلْمُتَعَالِ ﴿9﴾

علمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ؛ جو چیز آنکھوں سے غائب ہے اور جو سامنے حاضر ہے سب کو خدا جانتا ہے ۔ اَلْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ ؛ وہ بڑا اور عالی مرتبہ ہے ۔ اس کی قدرت بھی بڑی ہے ۔ اس کا مرتبہ بھی بلند ہے ۔

عَالِمُ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ (‘Ālimu-l-ghaybi wa-sh-shahādah): “Knower of the unseen and the witnessed,” cognizant alike of that which is hidden from sight and that which is manifest; الْكَبِيرُ الْمُتَعَالِ (al-Kabīru-l-Muta‘āl): “the All-Great, the Most High,” transcendent in His majesty, supreme in His omnipotence, and exalted above all creation.

ترجمہ (آیت ۹) :- وہ غائب و حاضر سب کا جاننے والا ہے ، بڑا اور بلند مرتبہ والا بھی ہے ۔
Translation (Verse 9): - He is the Knower of the unseen and the witnessed, the All-Great, the Most Sublime.
آیت ۱۰
سَوَآءٌ مِّنْكُمْ مَّنْ اَسَرَّ الْقَوْلَ وَمَنْ جَهَرَ بِهٖ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۢ بِالَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِالنَّهَارِ ﴿۱۰﴾
Verse 10
سَوَآءٌ مِّنكُم مَّنْ أَسَرَّ ٱلْقَوْلَ وَمَن جَهَرَ بِهِۦ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍۭ بِٱلَّيْلِ وَسَارِبٌۢ بِٱلنَّهَارِ ﴿10﴾

سواء ؛ اس کے پاس سب برابر ہے ۔ مِنْكُمْ مَّنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ ؛ تم میں سے جو بات کو چھپائے ، آہستہ بات کرے ۔ اسر - چھپایا - سر - راز - چھپی ہوئی بات - سُرُور - خوشی جو دل میں پوشیدہ رہتی ہے ۔ سُرِّيَّة - خواص جس کو بیوی سے چھپاتے ہیں ۔ وَمَنْ جَهَرَ بِهِ ؛ اور جو پکار کر کہے ۔ جو کھلم کھلا کام کرے ۔ وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفِ بِاللَّيْلِ ؛ اور جو رات کی اندھیری میں اوڑھ لپیٹ کر چھپ جاتا ہے ۔ وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ ؛ اور دن کی روشنی میں چلتا پھرتا ہے ۔ سَرَبَ ۔ نشیب کی طرف گیا ۔ چلا پھرا ۔

سَوَاءٌ مِنْكُمْ (Sawā’un minkum): “Alike unto Him are all among you;” مَنْ أَسَرَّ الْقَوْلَ (man asarra-l-qawl): “whoever conceals his speech and whispers softly,” asarra meaning concealed, sirr a secret, surūr joy hidden within the breast, and surriyyah a concubine concealed from the legal wife; وَمَنْ جَهَرَ بِهِ (wa-man jahara bih): “and whoever speaks aloud openly;” وَمَنْ هُوَ مُسْتَخْفٍ بِاللَّيْلِ (wa-man huwa mustakhfin bi-l-layl): “and whoever hides covered beneath the dark mantle of the night;” وَسَارِبٌ بِالنَّهَارِ (wa-sāribun bi-n-nahār): “and whoever walks forth openly in the light of day.” From saraba (to move forth in broad daylight).

ترجمہ (آیت ۱۰) :- اللہ کے پاس تم میں کے سب لوگ برابر ہیں ، خواہ آہستہ بولیں یا پکارکر ، خواہ رات کی اندھیری میں چھپ جائیں خواہ دن کی روشنی میں چلیں پھریں ۔
Translation (Verse 10): - Alike unto Him are all among you—whether one conceals his words or speaks them aloud, whether one hides in the gloom of the night or walks forth openly in the brightness of day.
آیت ۱۱
لَهٗ مُعَقِّبٰتٌ مِّنْۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهٖ يَحْفَظُوْنَهٗ مِنْ اَمْرِ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتّٰى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْؕ وَاِذَآ اَرَادَ اللّٰهُ بِقَوْمٍ سُوْٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهٗۚ وَمَا لَهُمْ مِّنْ دُوْنِهٖ مِنْ وَّالٍ ﴿۱۱﴾
Verse 11
لَهُۥ مُعَقِّبَٰتٌ مِّنۢ بَيْنِ يَدَيْهِ وَمِنْ خَلْفِهِۦ يَحْفَظُونَهُۥ مِنْ أَمْرِ ٱللَّهِ قلی إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا۟ مَا بِأَنفُسِهِمْ قلی وَإِذَآ أَرَادَ ٱللَّهُ بِقَوْمٍ سُوٓءًا فَلَا مَرَدَّ لَهُۥ ج وَمَا لَهُم مِّن دُونِهِۦ مِن وَالٍ ﴿11﴾

[ص ۱۹۳] لَهُ مُعَقِّبَتْ ؛ اور اس کے پاس پہرے چوکیاں ہیں ۔ یکے بعد دیگرے آنے والے فرشتے ہیں ۔ ایک کے عقب میں دوسرے آنے والے لوگ ہیں ۔ مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ ؛ اس کے سامنے سے ۔ وَمِنْ خَلْفِهِ ؛ اور اس کے پیچھے سے ۔ يَحْفَظُوْنَهُ ؛ جو اس کی حفاظت کرتے ہیں ۔ مِنْ اَمْرِ اللهِ ؛ امر الہی سے ، تکلیف سے ۔ اِنَّ اللهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ ؛ بے شک اللہ متغیر نہیں کرتا ، بدلا نہیں کرتا قوم کی حالت کو ۔ حَتَّى يُغَيِّرُوْا مَا بِاَنْفُسِهِمْ ؛ یہاں تک کہ وہ خود اپنی حالت کو بدل نہ لیں ۔ وَ إِذَا أَرَادَ اللهُ بِقَوْمٍ سُوءًا ؛ اور جب خدا ارادہ کرتا ہے کسی قوم کے لئے برائی کا ۔ فَلَا مَرَدَّ لَهُ ؛ تو اس کو کوئی رد نہیں کر سکتا ، روک نہیں سکتا ۔ وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ ؛ اور نہیں ہے ان کے لئے بجز اس کے ۔ خدا کے مقابل ۔ مِنْ وَّال ، کوئی والی ، وارث ، کوئی مددگار ۔

[p. ۱۹۳] لَهُ مُعَقِّبَاتٌ (Lahū mu‘aqqibāt): “For each human being there are guardian angels in succession,” sentinels following one after another in relays; مِنْ بَيْنِ يَدَيْهِ (min bayni yadayh): “before him;” وَمِنْ خَلْفِهِ (wa-min khalfih): “and behind him;” يَحْفَظُونَهُ (yaḥfaẓūnahū): “guarding him;” مِنْ أَمْرِ اللَّهِ (min amri-Llāh): “by the divine decree of Allah, protecting from affliction and injury;” إِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ (inna-Llāha lā yughayyiru mā bi-qawm): “verily, Allah alters not the condition of a folk;” حَتَّىٰ يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ (ḥattā yughayyirū mā bi-anfusihim): “until they transform that which is in their own souls and conduct;” وَإِذَا أَرَادَ اللَّهُ بِقَوْمٍ سُوءًا (wa-idhā arāda-Llāhu bi-qawmin sū’ā): “and when Allah decrees misfortune and destruction upon a people;” فَلَا مَرَدَّ لَهُ (fa-lā maradda lah): “there is none who can repel or avert it;” وَمَا لَهُمْ مِنْ دُونِهِ مِنْ وَالٍ (wa-mā lahum min dūnihī min wāl): “and besides Him they possess no protector, guardian, or helper.”

ترجمہ (آیت ۱۱) :- اس کے چوکی پہرے لگے ہوئے ہیں سامنے سے بھی اور پیچھے سے بھی جو امر الٰہی سے اس کی حفاظت کرتے ہیں اور خدا تو کسی قوم کو بھی متغیر نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اپنے آپ کو بدل نہ ڈالیں ۔ اور جب اللہ کسی قوم کی تباہی چاہتا ہے تو کوئی اس کو رد نہیں کر سکتا اور ان کا ، خدا کے سوا کوئی والی وارث بھی نہیں ہے ۔
Translation (Verse 11): - For each person there are angels in succession, before him and behind him, guarding him by Allah’s command. Truly, Allah changes not the condition of a people until they change what is in themselves. And when Allah wills misfortune upon a people, there is no turning it back, and besides Him they have no protector.
آیت ۱۲
هُوَ الَّذِيْ يُرِيْكُمُ الْبَرْقَ خَوْفًا وَّطَمَعًا وَّيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَۚ ﴿۱۲﴾
Verse 12
هُوَ ٱلَّذِى يُرِيكُمُ ٱلْبَرْقَ خَوْفًا وَطَمَعًا وَيُنشِئُ ٱلسَّحَابَ ٱلثِّقَالَ ﴿12﴾

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ ؛ وہی تو ہے جو تم کو بجلی کی چمک دکھاتا ہے ۔ خَوْفًا وَ طَمَعًا ؛ ڈراتا بھی ہے اور اُمید بھی دلاتا ہے ۔ وَ يُنْشِئُ السَّحَابَ النِّقَالَ ؛ اور پیدا کرتا ہے بھاری ابر ، گھنگور گھٹائیں ۔ یعنی جو سیراب بھی کرتے ہیں اور بجلیاں بھی گراتے ہیں ۔

هُوَ الَّذِي يُرِيكُمُ الْبَرْقَ (Huwa-lladhī yurīkumu-l-barq): “He it is Who shows you the lightning;” خَوْفًا وَطَمَعًا (khawfan wa-ṭama‘ā): “for fear and hope,” inspiring dread of thunderbolts and yearning for rain; وَيُنْشِئُ السَّحَابَ الثِّقَالَ (wa-yunshi’u-s-saḥāba-th-thiqāl): “and He produces heavy, moisture-laden rainclouds,” dark dense clouds that both irrigate the earth and discharge bolts.

ترجمہ (آیت ۱۲) :- - (خدا ہی تو ہے ) وہی تو ہے جو تم کو خوف و رجا ، بیم و امید کی بجلیاں دکھاتا ہے (چمکاتا ہے ) اور ( رحمت کی ) گھنگور گھٹائیں بھی پیدا کرتا ہے ۔
Translation (Verse 12): - He it is Who displays before you the lightning, inspiring fear and hope, and produces heavy rain-laden clouds (of divine mercy).
آیت ۱۳
وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهٖ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ مِنْ خِيْفَتِهٖۚ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ فَيُصِيْبُ بِهَا مَنْ يَّشَآءُ وَهُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللّٰهِۚ وَهُوَ شَدِيْدُ الْمِحَالِؕ ﴿۱۳﴾
Verse 13
وَيُسَبِّحُ ٱلرَّعْدُ بِحَمْدِهِۦ وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِۦ وَيُرْسِلُ ٱلصَّوَٰعِقَ فَيُصِيبُ بِهَا مَن يَشَآءُ وَهُمْ يُجَٰدِلُونَ فِى ٱللَّهِ وَهُوَ شَدِيدُ ٱلْمِحَالِ ﴿13﴾

وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ ؛ اور رعد تسبیح کرتا ہے اس کی حمد کے ساتھ ۔ یعنی گرج پیدا ہوتی ہے تو اس سے بھی خدا کا بے عیب ہونا اور لائق تعریف ہونا ثابت ہوتا ہے ۔ وَالْمَلَئِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ ؛ اور فرشتے بھی خدا کے خوف سے اس کے بے عیب ہونے کو ظاہر کرتے ہیں ۔ وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ ؛ اور صاعقوں (بجلیوں) کو بھیجتا ہے ۔ بجلی اگر کسی پر کڑاکے ، کے ساتھ گرے تو وہ صاعقہ ہے ۔ فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ ؛ ان صاعقوں کو جس پر چاہتا ہے گراتا ہے ۔ یہ تو اس کی قدرت ہے اور بعض نادان ہیں کہ ۔ وَهُمْ يُجَادِلُوْنَ فِي اللهِ ؛ وہ خدا کے متعلق آپس میں مجادلہ کرتے ہیں ، لڑتے جھگڑتے ہیں ۔ وَهُوَ[ص ۱۹۴] شَدِيدُ الْمِحَالِ ؛ اور وہ بڑی قوت والا ہے ۔ اس کی حول وقوت بڑی قوی ہے ۔

وَيُسَبِّحُ الرَّعْدُ بِحَمْدِهِ (Wa-yusabbiḥu-r-ra‘du bi-ḥamdih): “And the thunder glorifies His praise,” meaning when the cosmic crash of thunder resounds, it proclaims Allah’s absolute perfection and worthiness of praise; وَالْمَلَائِكَةُ مِنْ خِيفَتِهِ (wa-l-malā’ikatu min khīfatih): “and the angels likewise praise Him in awe of His majesty;” وَيُرْسِلُ الصَّوَاعِقَ (wa-yursilu-ṣ-ṣawā‘iq): “and He dispatches thunderbolts;” if lightning strikes with a shattering blast, it is termed a ṣā‘iqah; فَيُصِيبُ بِهَا مَنْ يَشَاءُ (fa-yuṣību bihā man yashā’): “striking therewith whomsoever He wills,” all of which manifests His absolute omnipotence; yet certain ignorant souls persist: وَهُمْ يُجَادِلُونَ فِي اللَّهِ (wa-hum yujādilūna fī-Llāh): “while they dispute and quarrel concerning Allah;” and He is...[p. ۱۹۴] ...وَهُوَ شَدِيدُ الْمِحَالِ (wa-huwa shadīdu-l-miḥāl): “and He is mighty in sovereign power and irresistible in retribution,” possessing supreme invincible strength.

ترجمہ (آیت ۱۳) :- اور رعد تسبیح کرتا ہے خدا کی حمد کے ساتھ اور اس کے ساتھ اس کے خوف سے فرشتے بھی ۔ اور وہ صاعقے بھیجتا ہے اور پھر جس پر چاہتا ہے گراتا ہے ۔ اور وہ ہیں (اور جاہل لوگ ہیں) کہ اللہ کے متعلق آپس میں لڑتے جھگڑتے رہتے ہیں اور وہ تو بڑی زبردست قوت والا ہے ۔ (اس کے حول وقوت کی انتہاء نہیں ہے ) ۔
Translation (Verse 13): - And the thunder glorifies Him with praise, and the angels also in awe of Him. He unleashes thunderbolts and strikes therewith whomsoever He wills, while they dispute concerning Allah; and He is mighty in power.
آیت ۱۴
لَهٗ دَعْوَةُ الْحَقِّؕ وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِهٖ لَا يَسْتَجِيْبُوْنَ لَهُمْ بِشَيْءٍ اِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ اِلَي الْمَآءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهٖؕ وَمَا دُعَآءُ الْكٰفِرِيْنَ اِلَّا فِيْ ضَلٰلٍ ﴿۱۴﴾
Verse 14
لَهُۥ دَعْوَةُ ٱلْحَقِّ صلے وَٱلَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِهِۦ لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُم بِشَىْءٍ إِلَّا كَبَٰسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى ٱلْمَآءِ لِيَبْلُغَ فَاهُ وَمَا هُوَ بِبَٰلِغِهِۦ ج وَمَا دُعَآءُ ٱلْكَٰفِرِينَ إِلَّا فِى ضَلَٰلٍ ﴿14﴾

لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ ؛ اس کو پکار نا حق ہے ، پکارنے کے قابل وہی ہے ۔ وَالَّذِيْنَ يَدْعُوْنَ مِنْ دُونِهِ ؛ اور جو خدا کو چھوڑ کر دوسروں کو پکارتے ہیں ۔ لَا يَسْتَجِيْبُوْنَ لَهُمْ بِشَيْءٍ ؛ وہ غیر اللہ ، ان کو کچھ بھی جواب نہیں دیتے ، کسی قسم کی مدد نہیں دیتے ۔ ان کی مثال تو ایسی ہے جیسے کوئی شخص ۔ إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ ؛ یہ تو اس شخص کی طرح ہیں جو اپنے دونوں ہاتھ پھیلاتا ہے ، ہتھیلیاں کھولتا ہے پانی کی طرف ۔ لِيَبْلُغَ فَاهُ ؛ کہ پانی اس کے منہ تک پہنچے ۔ وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ ؛ مگر وہ پانی اس کے منہ تک نہیں پہنچتا ۔ جو خدا کو چھوڑ کر اور سے مانگے گا اس کو اور کیا ملے گا ۔ وَمَا دُعَاءُ الْكَفِرِينَ ؛ اور کافروں کا دُعا کرنا ، مانگنا نہیں ہے ۔ اِلَّا فِي صَللٍ ؛ مگر بے راہی میں ، گمراہی میں ، بیکار ، ضائع ۔ منکروں کا مانگنا سب بے فائدہ ہے ، چیخنا چلانا لا حاصل ہے ۔

لَهُ دَعْوَةُ الْحَقِّ (Lahū da‘watu-l-ḥaqq): “Unto Him alone is the true supplication;” He alone is rightfully invoked and worshiped; وَالَّذِينَ يَدْعُونَ مِنْ دُونِهِ (wa-lladhīna yad‘ūna min dūnih): “and those deities whom they invoke besides Him;” لَا يَسْتَجِيبُونَ لَهُمْ بِشَيْءٍ (lā yastajībūna lahum bi-shay’): “respond not to them in any way,” offering not the slightest assistance; إِلَّا كَبَاسِطِ كَفَّيْهِ إِلَى الْمَاءِ (illā ka-bāsiṭi kaffayhi ila-l-mā’): “save like one who stretches forth his open palms toward water;” لِيَبْلُغَ فَاهُ (li-yablugha fāh): “so that it may reach his mouth;” وَمَا هُوَ بِبَالِغِهِ (wa-mā huwa bi-bālighih): “yet it never reaches it.” Whoever forsakes Allah and petitions created beings—what can he ever attain? وَمَا دُعَاءُ الْكَافِرِينَ إِلَّا فِي ضَلَالٍ (wa-mā du‘ā’u-l-kāfirīna illā fī ḍalāl): “and the supplication of the disbelievers is nothing but in futility and error,” utterly wasted and devoid of benefit.

ترجمہ (آیت ۱۴) :- خدا ہی کو پکارنا ، اُسی سے دُعا کرنا ہی حق ہے ، (درست ہے ) اور جو اس کو چھوڑ کر اوروں کو پکارتے ہیں ان کو کوئی بھی جواب نہیں دیتا ۔ وہ تو ایسے ہیں جیسے کوئی ہاتھ پھیلائے کہ پانی کو منہ تک پہنچائے ۔ مگر وہ پہنچنے والا تو ہے نہیں اور منکرین کا مانگنا ، (دُعائیں کرنا) ، سب بے راہی اور ضائع و بیکار ہے (اور کافر ماسوا اللہ کو پکارتے ہیں اور انھیں کچھ نہیں ملتا ) ۔
Translation (Verse 14): - Unto Him alone is the true supplication; and those they invoke besides Him respond not to them at all, except as one who extends his palms toward water so it may reach his mouth, yet it never reaches it. And the supplication of the disbelievers is nothing but futile delusion.

◈ خدا سے ہٹ کر جو دوسروں سے مانگے اُسے کچھ نہیں ملتا

◈ Whoever Pleads to Other Than Allah Gains Nothing but Desolation

آیت ۱۵
وَلِلّٰهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ طَوْعًا وَّكَرْهًا وَّظِلٰلُهُمْ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِۙ ﴿۱۵﴾
Verse 15
وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ طَوْعًا وَكَرْهًا وَظِلَٰلُهُم بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ ﴿15﴾

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ ؛ اور خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔ اس کے سامنے سر بندگی جھکاتے ہیں ۔ مَنْ فِي السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ؛ جو آسمانوں میں ہیں یا زمین میں ۔ طَوْعًا وَّ كَرْهًا ؛ چار و ناچار یا زبردستی ، اختیار سے یا بے اختیاری سے ۔ وَظِلْلُهُمْ ؛ اور ان کے سایے بھی یعنی جو چیزیں آسمانوں اور زمین سے پیدا ہیں ۔ جن کا وجود آسمان زمین کے تابع ہے ۔ بِالْغُدُوِّ وَالْأَصَالِ ؛[ص ۱۹۵] صبح و شام ۔

وَلِلَّهِ يَسْجُدُ مَنْ فِي السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (Wa-li-Llāhi yasjudu man fī-s-samāwāti wa-l-arḍ): “And unto Allah alone prostrate all who are in the heavens and the earth,” bowing their necks in subservience; طَوْعًا وَكَرْهًا (ṭaw‘an wa-karhā): “willingly or unwillingly,” whether voluntarily by choice or involuntarily by ontological necessity; وَظِلَالُهُمْ (wa-ẓilāluhum): “and their shadows likewise,” meaning all entities dependent upon the heavens and the earth; بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ (bi-l-ghuduwwi wa-l-āṣāl):[p. ۱۹۵] ...“in the mornings and in the late afternoons.”

ترجمہ (آیت ۱۵) :- - اور خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ چار و ناچار (مانو یا نہ مانو) اور جو ان سے متفرع ہوں) ان کے سایے ہوں ، وہ بھی صبح و شام خدا ہی کو سجدہ کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 15): - And unto Allah prostrate all who are in the heavens and the earth, willingly or unwillingly, as do their shadows in the mornings and the evenings.

◈ یہاں سجدہ ہے ۔ یہ آیت پڑھتے ہی سجدہ کر لینا چاہئیے ۔

◈ Mandatory Sajdah Note: At this verse occurs an obligatory prostration of recitation (Sajdah at-Tilāwah); upon reading or hearing this verse, one should immediately prostrate.

آیت ۱۶
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ قُلِ اللّٰهُؕ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ مِّنْ دُوْنِهٖٓ اَوْلِيَآءَ لَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَّلَا ضَرًّاؕ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْاَعْمٰى وَالْبَصِيْرُۙ اَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمٰتُ وَالنُّوْرُۚ اَمْ جَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوْا كَخَلْقِهٖ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْؕ قُلِ اللّٰهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ﴿۱۶﴾
Verse 16
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ قُلِ ٱللَّهُ ج قُلْ أَفَٱتَّخَذْتُم مِّن دُونِهِۦٓ أَوْلِيَآءَ لَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا ج قُلْ هَلْ يَسْتَوِى ٱلْأَعْمَىٰ وَٱلْبَصِيرُ أَمْ هَلْ تَسْتَوِى ٱلظُّلُمَٰتُ وَٱلنُّورُ قلی أَمْ جَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ خَلَقُوا۟ كَخَلْقِهِۦ فَتَشَٰبَهَ ٱلْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ج قُلِ ٱللَّهُ خَٰلِقُ كُلِّ شَىْءٍ وَهُوَ ٱلْوَٰحِدُ ٱلْقَهَّٰرُ ﴿16﴾

قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ؛ (ذرا ان سے) پوچھو ! آسمانوں اور زمین کا رب کونسا ہے اور خدا کون ہے ؟ کس نے ان کو پیدا کیا اور کون ان کی نگہداشت کرتا ہے ۔ وہ کیا جواب دیں گے ! قُلْ ، تم ہی کہہ دو ۔ اللہ ؛ کہ اللہ ہی آسمانوں اور زمین کا رب ہے ۔ قُلْ اَفَاتَّخَذْتُمْ ؛ تم کہو ! کیا تم نے بنالیا ہے ؟ مِنْ دُونِة ؛ خدا کو چھوڑ کر ۔ اَوْلِيَاءَ ؛ اپنا دوست ، یار و مددگار - لَا يَمْلِكُونَ ؛ ان کے ہاتھ میں نہیں ۔ ان کے بس میں نہیں ۔ ان کی قدرت سے باہر ہے ۔ وہ مالک نہیں ۔ لا نُفُسِهِمْ ، خود اپنے لئے ، اپنے نفسوں کے لئے ۔ نَفْعًا وَ لَا ضَرًّا ، نفع نہ نقصان - قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَى وَالْبَصِيرُ ؛ ذرا یہ تو کہو ! کیا نابینا ، بینا برابر ہو سکتے ہیں ؟ کیا خدا کو جاننے والا اور نہ جاننے والا دونوں برابر ہوتے ہیں ؟ أَمْ هَلْ تَسْتَوِى الظُّلُمْتُ وَالنُّوْرُ ؛ کیا ظلمت اور نور ، تاریکی اور روشنی ، اندھیرا اور اجالا ، کفر اور ایمان ، جہل اور علم مساوی ہو سکتے ہیں ؟ ام جَعَلُوْا لِلَّهِ شُرَكَاءَ ، کیا انھوں نے خدا کے شریک بنالئے ہیں ۔ خَلُقُوْا كَخَلْقِهِ ؛ کہ انھوں نے خدا کی طرح پیدا کیا ہو ۔ فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ ؛ اور اسی پیدا کرنے نے ان کو شبہ میں ڈالا ہو ، خلق اور پیدا کرنا اللہ کی خاص صفت ہے ۔ ایک ذرہ کو بھی کوئی پیدا نہیں کر سکتا۔ خدا کے سوائے کون نیست سے ہست کر سکتا ہے ؟ پیدا کرنا ایک طرف ، کوئی حرکت بھی نہیں کر سکتا ۔ قُلِ اللهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ ؛ پیغمبر ! تم کہہ دو ! سب کا پیدا کرنے والا اللہ ہی تو ہے ۔ وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ ؛ اور وہ ایک ہے۔ سب پر غالب ہے ۔ لَا تَتَحَرَّكُ ذَرَّةٌ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ۔ خدا کی اجازت کے بغیر ذرہ بھی حرکت نہیں کر سکتا ۔ واضح ہو کہ خلق کے دو معنے ہیں ، ایک پیدا کرنا ، نیست سے ہست کرنا ۔ دوسرے اندازہ کرنا ، مناسبت رکھنا ۔ فَتَبَارَكَ اللهُ أَحْسَنُ الْخَالِقِينَ میں خلق کے معنے اندازہ کرنے اور مناسب کام کرنے کے ہیں ، جیسے وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطَّيْنِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ ۔ یہاں تَخْلُقُ کے معنی شکل بنانے کے ہیں ، لوگوں کو مغالطہ میں پڑنے کی وجہ یہ ہوتی ہے ایک لفظ کے کئی معنے ہوتے ہیں[ص ۱۹۶] اور لوگ مختلف معنوں سے واقف نہیں ہوتے ایک معنی لے کر دوسرے معنی پر اعتراض کرتے ہیں ۔

قُلْ مَنْ رَبُّ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ (Qul man rabbu-s-samāwāti wa-l-arḍ): “Say (unto them): Who is the Lord of the heavens and the earth?” Who originated them and sustains them? What answer can they offer? قُلِ اللَّهُ (quli-Llāh): “Say: Allah alone!” قُلْ أَفَاتَّخَذْتُمْ مِنْ دُونِهِ أَوْلِيَاءَ (qul afa-ttakhadhtum min dūnihī awliyā’): “Say: Have you then taken protectors besides Him,” friends and helpers; لَا يَمْلِكُونَ لِأَنْفُسِهِمْ نَفْعًا وَلَا ضَرًّا (lā yamlikūna li-anfusihim naf‘an wa-lā ḍarrā): “who possess no power of benefit or harm even for themselves?” قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الْأَعْمَىٰ وَالْبَصِيرُ (qul hal yastawī-l-a‘mā wa-l-baṣīr): “Say: Can the blind and the seeing ever be equal?” Can one who knows God and one who remains blind unto Him be equal? أَمْ هَلْ تَسْتَوِي الظُّلُمَاتُ وَالنُّورُ (am hal tastawī-ẓ-ẓulumātu wa-n-nūr): “Or can darkness and light be equal”—obscurity and illumination, disbelief and faith, ignorance and gnosis? أَمْ جَعَلُوا لِلَّهِ شُرَكَاءَ خَلَقُوا كَخَلْقِهِ (am ja‘alū li-Llāhi shurakā’a khalaqū ka-khalqih): “Or have they assigned partners to Allah who have created as He creates;” فَتَشَابَهَ الْخَلْقُ عَلَيْهِمْ (fa-tashābaha-l-khalqu ‘alayhim): “so that creation seemed indistinguishable unto them?” Creation ex nihilo (khalq) is the exclusive, inalienable attribute of Allah alone. None can create even an infinitesimal particle; none besides God can bring forth being out of non-being! Creating aside, no creature can even stir! قُلِ اللَّهُ خَالِقُ كُلِّ شَيْءٍ (quli-Llāhu khāliqu kulli shay’): “Say: Allah is the Creator of all things;” وَهُوَ الْوَاحِدُ الْقَهَّارُ (wa-huwa-l-Wāḥidu-l-Qahhār): “and He is the One, the Supreme Dominator!” Not an atom moves except by the sovereign permission of Allah. Be it clearly understood that khalq possesses two linguistic meanings: first, originating existence out of nothingness (ījad min al-‘adam); second, measuring out and conferring proportion. In the verse Fa-tabāraka-Llāhu aḥsanu-l-khāliqīn, khalq signifies proportioning and fashioning fittingly, as in wa-idh takhluqu mina-ṭ-ṭīni ka-hay’ati-ṭ-ṭayr, where takhluqu denotes modeling the clay into avian form. People fall into fallacy because a single Arabic word carries multiple layered meanings...[p. ۱۹۶] ...and those unacquainted with nuanced lexical distinctions seize upon one meaning to mount baseless objections against another.

ترجمہ (آیت ۱۶) :- (پیغمبر !) تم ذرا ان سے پوچھو آسمانوں اور زمین کا خدا کون ہے ؟ تم ہی کہہ دو : ”اللہ ہی ہے“ ۔ (پیغمبر !) ذرا یہ بھی پوچھو تم نے خدا کو چھوڑ کر دوسروں کو اپنا دوست بنالیا ہے ، (ان کو اپنا یار و مددگار سمجھا ہے) وہ خود اپنے لئے بھی نفع و نقصان کسی کے مالک نہیں ۔ تم یہ بھی پوچھو کیا نابینا ، بینا دونوں برابر ہیں ؟ کیا تاریکی اور نور دونوں برابر ہیں ؟ کیا انھوں نے خدا کے ایسے شریک مان لئے ہیں جو خدا کی طرح سب کو پیدا کرتے ہیں اور اس پیدا کرنے میں ان کو دھوکہ ہوا ہو ۔ ( پیغمبر !) تم کہہ دو ! سب کا پیدا کرنے والا اللہ ہی ہے ۔ (وہی ہر شئے کا خالق ہے ) اور وہ ایک ہے ، سب پر غالب ہے ۔
Translation (Verse 16): - (O Prophet!) Ask them: “Who is the Lord of the heavens and the earth?” Say: “Allah!” Ask them: “Have you then taken besides Him protectors who possess no power of benefit or harm even for themselves?” Say: “Are the blind and the seeing equal? Or are darkness and light equal? Or have they attributed to Allah partners who created creation like His, so that creation appeared ambiguous unto them?” Say: “Allah is the Creator of all things, and He is the One, the All-Dominant.”
سر بندگی میں تیری سب کے جھکے ہوئے ہیںعاجز ہیں تیرے آگے سب آن بان والے
سر بندگی میں تیری سب کے جھکے ہوئے ہیںعاجز ہیں تیرے آگے سب آن بان والے
In submission unto Thy servitude all heads are bowed low; / Powerless before Thy majesty stand all the proud and mighty! (Hasrat Siddiqi)
آیت ۱۷
اَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ اَوْدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًاؕ وَمِمَّا يُوْقِدُوْنَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ ابْتِغَآءَ حِلْيَةٍ اَوْ مَتَاعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهٗؕ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللّٰهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَؕ فَاَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَآءًۚ وَاَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ فَيَمْكُثُ فِي الْاَرْضِؕ كَذٰلِكَ يَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَؕ ﴿۱۷﴾
Verse 17
أَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌۢ بِقَدَرِهَا فَٱحْتَمَلَ ٱلسَّيْلُ زَبَدًا رَّابِيًا ج وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِى ٱلنَّارِ ٱبْتِغَآءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَٰعٍ زَبَدٌ مِّثْلُهُۥ ج كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْحَقَّ وَٱلْبَٰطِلَ ج فَأَمَّا ٱلزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَآءً صلے وَأَمَّا مَا يَنفَعُ ٱلنَّاسَ فَيَمْكُثُ فِى ٱلْأَرْضِ ج كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَالَ ﴿17﴾

اَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً ؛ اس نے آسمان سے یعنی ابر سے پانی نازل کیا ۔ اُتارا ۔ فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ ؛ پھر وادی کے سیلاب بہے ، ندی نالے نکلے ، ریلے رواں ہوئے ۔ بِقَدَرِهَا ؛ اپنے اپنے اندازے کے مطابق ، یعنی بڑے نالوں سے زیادہ پانی بہا اور چھوٹے نالوں سے تھوڑا ۔ فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ ؛ سیلاب اور رونے اُٹھالیا - زَبَدَارًا بِيًّا ؛ جھاگ کو ، کف کو ، کچرے کو جو اوپر آ گیا ہے ۔ رَبَا - يَرْبُو ۔ اوپر آنا ، ترقی کرنا ۔ وَمِمَّا يُوْقِدُوْنَ عَلَيْهِ ؛ اور اس میں سے وہ بھی ہے جس کو روشن کرتے ہیں ، تپاتے ہیں ۔ فِی النَّارِ ؛ آگ میں ۔ اِبْتِغَاءَ حِلْيَةٍ ؛ زیور چاہنے اور اس کے بنانے کے لئے ۔ اَوْ مَتَاعٍ ؛ یا ساز و سامان - زَبَدٌ مِثْلُه ؛ جھاگ کی طرح کھوٹ جو مختلف دھاتوں کے پگھلانے سے اوپر آج جاتا ہے ۔ - كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ ؛ ایسے ہی خدا حق و باطل کی مثال دیتا ہے ۔ یہاں ضرب سے مراد ضرب المثال ہے ، مثال دینا ہے ۔ فَأَمَّا الزَّبَدُ ؛ پھر کف ، جھاگ ، میل ۔ فَيَذْهَبُ جُفَاء ؛ پھر وہ جاتا ہے بیکار ۔ وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ ؛ اور جو لوگوں کو نفع دیتا ہے ۔ فَيَمْكُتُ فِي الْأَرْضِ ؛ پھر وہ زمین میں باقی رہتا ہے ۔ بعض لوگوں کا خیال ہے کہ جو لوگوں کے ساتھ بھلائی کرتا ہے اس کی عمر بڑی ہوتی ہے ۔ كَذَلِكَ يَضْرِبُ اللهُ الْأَمْثَالَ ؛ خدا ایسی ہی مثالیں دیا کرتا ہے ۔

أَنْزَلَ مِنَ السَّمَاءِ مَاءً (Anzala mina-s-samā’i mā’ā): “He sends down water from the sky,” rain from the clouds; فَسَالَتْ أَوْدِيَةٌ بِقَدَرِهَا (fa-sālat awdiyatun bi-qadarihā): “and valleys flowed according to their measure,” streams and torrents surged each according to its capacity—larger channels carrying voluminous water and smaller conduits carrying their modest share; فَاحْتَمَلَ السَّيْلُ زَبَدًا رَابِيًا (fa-ḥtamala-s-saylu zabadan rābiyā): “and the torrent bore along swelling foam and debris rising upon the surface.” From rabā / yarbū (to swell, rise, increase); وَمِمَّا يُوقِدُونَ عَلَيْهِ فِي النَّارِ (wa-mimmā yūqidūna ‘alayhi fī-n-nār): “and from that ore which they smelt in the fire;” ابْتِغَاءَ حِلْيَةٍ أَوْ مَتَاعٍ (ibtighā’a ḥilyatin aw matā‘): “desiring to fashion ornaments or utensils;” زَبَدٌ مِثْلُهُ (zabadun mithluh): “there rises a scum and slag like it,” the dross that surfaces when refining metals; كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْحَقَّ وَالْبَاطِلَ (ka-dhālika yaḍribu-Llāhu-l-ḥaqqa wa-l-bāṭil): “thus does Allah strike the parable of truth and falsehood.” Ḍarb here signifies striking a parable (ḍarb al-amthāl); فَأَمَّا الزَّبَدُ فَيَذْهَبُ جُفَاءً (fa-ammā-z-zabadu fa-yadhhabu jufā’ā): “as for the foam, dross, and scum, it vanishes as worthless refuse;” وَأَمَّا مَا يَنْفَعُ النَّاسَ (wa-ammā mā yanfa‘u-n-nās): “while that which benefits mankind;” فَيَمْكُثُ فِي الْأَرْضِ (fa-yamkuthu fī-l-arḍ): “abides permanently in the earth.” Certain scholars observe that whoever confers enduring benefit upon mankind is blessed with longevity; كَذَٰلِكَ يَضْرِبُ اللَّهُ الْأَمْثَالَ (ka-dhālika yaḍribu-Llāhu-l-amthāl): “thus does Allah coin parables to awaken the hearts.”

[ص ۳۸] ترجمہ (آیت ۱۷) :- (اللہ نے) آسمانوں سے پانی برسایا ، ندی نالے حسب حیثیت بہہ نکلے ، جھاگ اور کچرا پانی کے لوٹ پر آ گیا اور جس کو آگ میں تپاتے ہیں زیور اور سامان بنانے کے لئے اس میں سے بھی میل کچیل نکلا ۔ (یعنی گویا کہ وہ بھی میل کچیل اور کھوٹ اسی قسم کا کچرا کوڑا ہے) اور اللہ اسی طرح حق و باطل کو بیان کرتا ہے ۔ کچرا کوڑا تو بیکار اور رائیگاں ہو جاتا ہے اور جو لوگوں کو نفع بخش ہے وہ زمین میں باقی رہتا ہے ۔ اللہ ایسی ہی مثالیں بیان کرتا ہے ۔
[p. ۳۸] Translation (Verse 17): Translation (Verse 17) [Continued]: [Allah] sent down water from the heavens, and valleys and riverbeds flowed according to their capacities; then the flood bore atop itself rising scum and debris; and from that which they heat in the fire seeking ornaments or implements, there arises a similar scum [i.e., that slag and dross is likewise of the nature of worthless refuse]. Thus does Allah illustrate truth and falsehood: as for the dross and scum, it vanishes as useless refuse, whereas that which benefits mankind abides in the earth. Thus does Allah present parables.

◈ حق کبھی مغلوب نہیں ہوتا

◈ Truth Is Never Vanquished

صاحبو ! باطل کو کھوٹ سے اور کچرے سے تشبیہ دی ہے اور حق کو خالص پانی سے ۔ حق کی لاکھ مخالفت کرو وہ کبھی مغلوب نہیں ہوگا ۔ دروغ شیطان اور باطل سے مناسبت رکھتا ہے اور حق کو خدا سے ربط ہے ۔ خدا بھی رہے گا اور حق بھی رہے گا ۔ جھوٹ سچ کا کبھی مقابلہ نہیں کر سکتا ۔ دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہونے والا ہے ۔

O gentlemen! Falsehood has been likened to dross, slag, and scum, while truth is compared to pure, unadulterated water. No matter how fiercely you oppose the truth, it shall never be vanquished. Falsehood and deception bear affinity to Satan and vanity, whereas the truth is directly connected to God. God shall abide eternally, and truth shall likewise abide. A lie can never withstand the truth; the milk shall be distinguished from the water, and reality shall become manifestly clear.

آیت ۱۸
لِلَّذِيْنَ اسْتَجَابُوْا لِرَبِّهِمُ الْحُسْنٰىؕؔ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَسْتَجِيْبُوْا لَهٗ لَوْ اَنَّ لَهُمْ مَّا فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًا وَّمِثْلَهٗ مَعَهٗ لَافْتَدَوْا بِهٖؕ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ سُوْٓءُ الْحِسَابِۙ وَمَاْوٰىهُمْ جَهَنَّمُؕ وَبِئْسَ الْمِهَادُۗ ﴿۱۸﴾
Verse 18
لِلَّذِينَ ٱسْتَجَابُوا۟ لِرَبِّهِمُ ٱلْحُسْنَىٰ ج وَٱلَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوا۟ لَهُۥ لَوْ أَنَّ لَهُم مَّا فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا وَمِثْلَهُۥ مَعَهُۥ لَٱفْتَدَوْا۟ بِهِۦٓ ج أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ سُوٓءُ ٱلْحِسَابِ وَمَأْوَىٰهُمْ جَهَنَّمُ صلے وَبِئْسَ ٱلْمِهَادُ ﴿18﴾

لِلَّذِينَ اسْتَجَابُوا ؛ ان لوگوں کے لئے جو قبول کرتے اور فرماں برداری کرتے ہیں ۔ جواب بالصواب دیتے ہیں ۔ لِرَبِّهِمْ ؛ اپنے رب کو ۔ اَلْحُسْني ؛ ان کے لئے بہتری ہے ۔ انجام نیک ہے ، حسن عاقبت ہے ۔ وَالَّذِينَ لَمْ يَسْتَجِيبُوْا لَهُ ؛ اور جو خدا کو نہیں مانتے ، اس کو قبول نہیں کرتے ، نافرمان ہیں ، ان کی ایسی بری گت ہوگی کہ لَوْ أَنَّ لَهُمْ مَّا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ؛ اگر ان کے لئے ہوتا جو کچھ کہ زمین میں ہے ، تمام ۔ وَمِثْلَهُ مَعَهُ ؛ اور مثل اس کے ، اس کے ساتھ ۔ اور بھی اتنا ۔ لا فتَدَوْا بِه ؛ تو وہ اس کو دے کر فدیہ دینا چاہیں گے ۔ یعنی ساری دنیا کا ساز و سامان چھوڑ کر اپنی جان بچانا چاہیں گے ۔ أُولَئِكَ لَهُمْ سُوءُ الْحِسَابِ ؛ ان کا برا حساب ہے ۔ وَمَأْوَاهُمْ جَهَنَّمُ ؛ اور ان کا ٹھکانا ، ان کا مقام ، ان کا ملجا و ماویٰ جہنم ہے ، آتش دوزخ ہے ۔ وَبِئْسَ الْمِهَادُ ؛ اور وہ بڑی بری جگہ ہے ۔ نہایت بد خواب گاہ ہے اور کیا برا اوڑھنا بچھونا ہے ۔

Li-lladhīna-stajābū—for those who respond affirmatively and obey, offering the upright response, li-rabbihim—to their Lord, al-ḥusnā—for them is the ultimate good, a righteous culmination, and the finest outcome. Wa-lladhīna lam yastajībū lah—while those who do not believe in God, do not accept Him, and remain disobedient, so dire shall be their plight that law anna lahum mā fī al-arḍi jamī‘an—if they possessed all that is on earth in its entirety, wa-mithlahū ma‘ah—and the like thereof alongside it, an equal amount added, la-ftadaw bih—they would readily offer it as a ransom [i.e., they would surrender all the worldly goods in existence just to ransom and save their souls]. Ulā’ika lahum sū’u al-ḥisāb—for them is the terrible reckoning; wa-ma’wāhum jahannam—and their dwelling place, refuge, and abode is Hellfire; wa-bi’sa al-mihād—and wretched indeed is that resting-place, an abominable bed and dreadful cradle.

ترجمہ (آیت ۱۸) :- ان لوگوں کے لئے جو اپنے رب کی اطاعت کرتے ہیں حسن انعام ہے (جزائے نیک ہے ) اور جو اپنے رب کی اطاعت نہیں کرتے ، اگر ان کے پاس زمین میں جو کچھ ہے اور اس کے ساتھ اتنا ہی اور ہوتا تو اس کو بطور فدیہ دے کر اپنی جان چھڑا لینا چاہتے ۔ ان کا برا حساب کتاب ہے اور ان کا مقام و ماوئی جہنم ہے اور وہ تو کیا ہی بری جگہ ہے ۔
Translation (Verse 18): For those who obey their Lord is the finest reward [the goodly recompense]; and as for those who do not obey their Lord, even if they possessed all that is in the earth and the like thereof along with it, they would seek to offer it as a ransom to redeem their souls. For them is a terrible reckoning, and their refuge is Hell, and what a wretched resting-place it is!
آیت ۱۹
اَفَمَنْ يَّعْلَمُ اَنَّمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ كَمَنْ هُوَ اَعْمٰىؕ اِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُوا الْاَلْبَابِۙ ﴿۱۹﴾
Verse 19
أَفَمَن يَعْلَمُ أَنَّمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ مِن رَّبِّكَ ٱلْحَقُّ كَمَنْ هُوَ أَعْمَىٰٓ ج إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَٰبِ ﴿19﴾

[ص ۳۹] اَفَمَنْ يَعْلَمُ ؛ پس کیا وہ شخص جو جانتا ہے ۔ أَنَّمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ مِنْ رَّبِّكَ الْحَقُّ ؛ کہ جو کچھ تمہارے رب کی طرف سے اُتارا گیا ہے ، حق ہے ۔ كَمَنْ هُوَ اَعْمَى ؛ تو ایسا بینا آدمی کیا اندھے کے برابر ہے؟ ہرگز نہیں ۔ إِنَّمَا يَتَذَكَّرُ اُولُو الْأَلْبَابِ ؛ نصیحت تو وہی لیتے ہیں جو عقل رکھتے ہیں ۔ اَلْبَاب جمع لب ۔ عقل خالص ، مغز ۔

[p. ۳۹] A-fa-man ya‘lamu—is then he who knows, annamā unzila ilayka mir-rabbika al-ḥaqqu—that which has been revealed unto you from your Lord is the absolute Truth, ka-man huwa a‘mā—equal to one who is blind? By no means! Innamā yatadhakkaru ulū al-albāb—only those endowed with pure intellect take heed. Albāb is the plural of lubb, meaning pure unadulterated intellect or the core essence.

ترجمہ (آیت ۱۹) :- ۔ بھلا کیا وہ شخص جو جانتا ہے (اور علم رکھتا ہے) کہ تمہارے رب کی طرف سے جو کچھ اُترا ہے حق ہے اس شخص کے برابر ہو سکتا ہے جو اندھا ہے ۔ نصیحت لینا تو عقل والوں ہی کا کام ہے ۔
Translation (Verse 19): Can he who knows [and possesses true knowledge] that whatever has been sent down unto you from your Lord is the truth ever be equal to one who is blind? It is only people of sound intellect who take heed.
آیت ۲۰
الَّذِيْنَ يُوْفُوْنَ بِعَهْدِ اللّٰهِ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيْثَاقَۙ ﴿۲۰﴾
Verse 20
ٱلَّذِينَ يُوفُونَ بِعَهْدِ ٱللَّهِ وَلَا يَنقُضُونَ ٱلْمِيثَٰقَ ﴿20﴾

الَّذِينَ يُؤْفُوْنَ ؛ جو لوگ پورا کرتے ہیں ، کافی وافی پابند رہتے ہیں ۔ بِعَهْدِ اللهِ ؛ اللہ کے عہد پر ۔ وَلَا يَنْقُضُوْنَ الْمِيثَاقَ ؛ اور عہد و میثاق کا نقض نہیں کرتے ۔ جو اقرار کیا ہے اس کو نہیں توڑتے ۔

Alladhīna yūfūna—those who fulfill and faithfully abide by, bi-‘ahdi Allāh—the covenant of God, wa-lā yanquḍūna al-mīthāq—and do not break their solemn pledge; they never breach that which they have solemnly affirmed.

ترجمہ (آیت ۲۰) :- جو لوگ اللہ کے عہد کو پورا کرتے ہیں اور اقرار واثق کو نہیں توڑتے ۔
Translation (Verse 20): Those who fulfill the covenant of Allah and do not break the solemn pledge.
آیت ۲۱
وَالَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُوْنَ سُوْٓءَ الْحِسَابِؕ ﴿۲۱﴾
Verse 21
وَٱلَّذِينَ يَصِلُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ وَيَخَافُونَ سُوٓءَ ٱلْحِسَابِ ﴿21﴾

وَالَّذِيْنَ يَصِلُوْنَ ؛ اور وہ لوگ جو ملاتے ہیں ، وصل کرتے ہیں ، پابندی کرتے ہیں ۔ مَا أَمَرَ اللَّهُ بِهِ أَنْ يُوْصَلَ ؛ اس حکم کا کہ اللہ نے پابندی کا حکم دیا ہے ۔ وَيَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ؛ اور اپنے رب کا خشیہ اور خوف رکھتے ہیں ، خدا سے ڈرتے ہیں ۔ وَيَخَافُوْنَ سُوءَ الْحِسَابِ ؛ اور برے حساب کتاب کا ان کو خوف بھی ہے ، انجام بد سے ڈرتے بھی ہیں ۔

Wa-lladhīna yaṣilūna—and those who join and maintain ties, upholding mā amara Allāhu bihī an yūṣala—that which God has commanded to be joined and maintained; wa-yakhshawna rabbahum—and they revere and fear their Lord, in awe of God, wa-yakhāfūna sū’a al-ḥisāb—and dread the severe reckoning, fearful of an evil outcome.

ترجمہ (آیت ۲۱) :- اور جو لوگ احکام الہی کے پابند رہتے ہیں اور خدا سے ڈرتے ہیں اور برے حساب کا بھی ان کو خوف ہے ۔
Translation (Verse 21): And those who maintain what Allah has commanded to be maintained, fear their Lord, and dread the terrible reckoning.
آیت ۲۲
وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ابْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَاَقَامُوا الصَّلٰوةَ وَاَنْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً وَّيَدْرَءُوْنَ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمْ عُقْبَي الدَّارِۙ ﴿۲۲﴾
Verse 22
وَٱلَّذِينَ صَبَرُوا۟ ٱبْتِغَآءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ وَأَقَامُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَأَنفَقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَٰهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً وَيَدْرَءُونَ بِٱلْحَسَنَةِ ٱلسَّيِّئَةَ أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمْ عُقْبَى ٱلدَّارِ ﴿22﴾

وَالَّذِيْنَ صَبَرُوا ؛ اور جو لوگ صبر کرتے ہیں ۔ ابْتِغَاءَ وَجْهِ رَبِّهِمْ ؛ اپنے رب کی رضا جوئی چاہتے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی توجہ کو خالص کرنا چاہتے ہیں ۔ وَأَقَامُوا الصَّلوةَ ؛ اور نماز کو پابندی اور دُرستی سے پڑھتے ہیں ۔ وَانْفَقُوْا مِمَّا رَزَقْنَهُمْ ؛ اور ہم نے جو کچھ ان کو دیا ہے اس میں سے صرف کرتے ہیں۔ زکوٰۃ دیتے ہیں ۔ خیرات کرتے ہیں ۔ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً ؛ باطنا و ظاہراً ۔ خفیہ طور سے اور ظاہر طور پر ۔ وَيَدْرَءُ وْنَ ؛ اور دفع کرتے ہیں ، دُور کرتے ہیں ۔ بِالْحَسَنَةِ السَّيِّئَةَ ؛ نیکی سے برائی کو۔ برائی کا بدلہ نیکی سے کرتے ہیں ۔ أُولَئِكَ لَهُمْ عُقْبَى الدَّارِ ؛ انھیں کے لئے ہے دار آخرت کا نیک انجام ۔ عاقبت انھیں کا حصہ ہے ۔

Wa-lladhīna ṣabarū—and those who remain patient, ibtighā’a wajhi rabbihim—seeking the countenance and pleasure of their Lord, desiring the exclusive divine grace; wa-aqāmū aṣ-ṣalāh—and establish the Prayer with steadfastness and punctuality; wa-anfaqū mimmā razaqnāhum—and spend out of that which We have provided them, giving zakāt and alms, sirran wa-‘alāniyah—both secretly and openly, inwardly and outwardly; wa-yadra’ūna—and repel and avert, bi-l-ḥasanati as-sayyi’ah—evil with good, repaying harm with benevolence; ulā’ika lahum ‘uqbā ad-dār—for them is the ultimate good of the final abode; the blessed outcome of the Hereafter is their portion.

[ص ۴۰] ترجمہ (آیت ۲۲) :- اور جو لوگ صبر کرتے ہیں توجہ الہی کو اپنی طرف حاصل کرنے کے لئے اور پابندی اور دُرستی سے نماز پڑھتے ہیں اور ہم نے ان کو جو کچھ دیا ہے اس میں سے پوشیدہ بھی دیتے ہیں اور علانیہ بھی ، اور برائی کو نیکی سے دفع کرتے ہیں ، عاقبت کا نیک انجام انھیں کے لئے ہے ۔
[p. ۴۰] Translation (Verse 22): Translation (Verse 22) [Continued]: And those who exercise patience to attain divine favor toward themselves, establish Prayer with steadfastness and punctuality, spend from what We have bestowed upon them both secretly and openly, and repel evil with good—for them is the excellent final outcome of the Hereafter.

اُنھیں کیا ملے گا ؟ ان کا انجام کیا ہوگا ؟ ان کی عاقبت کیسی ہوگی ؟

What shall they receive? What shall be their ultimate destiny? How will their Hereafter be?

آیت ۲۳
جَنّٰتُ عَدْنٍ يَّدْخُلُوْنَهَا وَمَنْ صَلَحَ مِنْ اٰبَآىِٕهِمْ وَاَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيّٰتِهِمْ وَالْمَلٰٓىِٕكَةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْهِمْ مِّنْ كُلِّ بَابٍۚ ﴿۲۳﴾
Verse 23
جَنَّٰتُ عَدْنٍ يَدْخُلُونَهَا وَمَن صَلَحَ مِنْ ءَابَآئِهِمْ وَأَزْوَٰجِهِمْ وَذُرِّيَّٰتِهِمْ صلے وَٱلْمَلَٰٓئِكَةُ يَدْخُلُونَ عَلَيْهِم مِّن كُلِّ بَابٍ ﴿23﴾

جَنْتُ عَدْنٍ ؛ دائمی جنتیں ، ہمیشگی کے باغ ، ایسے باغ جن سے کبھی نہ نکلیں گے ۔ يَدْخُلُونَهَا ؛ ان میں داخل ہوں گے ۔ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَاءِ هِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّتِهِمْ ؛ اور جو نیک ہیں ۔ ان کے ماں باپ ، بیویاں اور اولاد وہ بھی جنت میں داخل ہوں گے ۔ وَالْمَلَئِكَةُ يَدْخُلُوْنَ عَلَيْهِمْ ؛ اور فرشتے بھی ان کے پاس آئیں گے ، ان کے مقام میں داخل ہوں گے ۔ مِنْ كُلِّ بَابٍ ؛ ہر دروازے سے ، چوطرف سے ۔

Jannātu ‘adnin—gardens of perpetual residence, eternal paradises from which they shall never be expelled; yadkhulūnahā—they shall enter them, wa-man ṣalaḥa min ābā’ihim wa-azwājihim wa-dhurriyyātihim—along with whoever was righteous among their parents, their spouses, and their offspring, who shall also enter Paradise; wa-l-malā’ikatu yadkhulūna ‘alayhim—and the angels shall enter unto them in their stations, min kulli bāb—from every gate, from all directions.

ترجمہ (آیت ۲۳) :- یہ لوگ دوام و خلود کی جنتوں میں داخل ہوں گے اور ان کے جو نیک ماں باپ ، بیویاں اور اولاد ہوگی وہ بھی ان کے ساتھ جنت میں داخل ہوگی اور ہر دروازے سے (چوطرف سے) فرشتے ان کے مقام میں داخل ہوں گے ۔
Translation (Verse 23): These people shall enter gardens of everlasting residence, and whoever was righteous among their parents, their spouses, and their descendants shall enter with them; and from every gate [from all directions] the angels shall enter upon them in their stations.

وہ کیا کہیں گے ؟

What will they say?

آیت ۲۴
سَلٰمٌ عَلَيْكُمْ بِمَا صَبَرْتُمْ فَنِعْمَ عُقْبَي الدَّارِؕ ﴿۲۴﴾
Verse 24
سَلَٰمٌ عَلَيْكُم بِمَا صَبَرْتُمْ ج فَنِعْمَ عُقْبَى ٱلدَّارِ ﴿24﴾

سَلامٌ عَلَيْكُمْ ؛ تم پر سلام ہو ، تم سلامت رہو ۔ کیوں ؟ بِمَا صَبَرْ تُمْ ؛ اپنے صبر کی وجہ سے ، اس وجہ سے کہ تم نے صبر کیا ۔ تکلیفیں اُٹھا ئیں ۔ فَنِعْمَ عُقْبِيَ الدَّارِ ؛ عاقبت کا کیا اچھا انجام ہے ۔

Salāmun ‘alaykum—peace be upon you! May you remain safe and sound. Why? Bi-mā ṣabartum—on account of your patient endurance, because you bore hardships patiently; fa-ni‘ma ‘uqbā ad-dār—how excellent then is the final reward of the Home!

ترجمہ (آیت ۲۴) :- - تمہارے صبر کی وجہ سے تم پر سلام ہو اور تمہارا کیا بہتر انجام ہے ۔
Translation (Verse 24): "Peace be upon you on account of your patient endurance; how blessed is the final abode!"
آیت ۲۵
وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ عَهْدَ اللّٰهِ مِنْۢ بَعْدِ مِيْثَاقِهٖ وَيَقْطَعُوْنَ مَآ اَمَرَ اللّٰهُ بِهٖٓ اَنْ يُّوْصَلَ وَيُفْسِدُوْنَ فِي الْاَرْضِۙ اُولٰٓىِٕكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوْٓءُ الدَّارِ ﴿۲۵﴾
Verse 25
وَٱلَّذِينَ يَنقُضُونَ عَهْدَ ٱللَّهِ مِنۢ بَعْدِ مِيثَٰقِهِۦ وَيَقْطَعُونَ مَآ أَمَرَ ٱللَّهُ بِهِۦٓ أَن يُوصَلَ وَيُفْسِدُونَ فِى ٱلْأَرْضِ لا أُو۟لَٰٓئِكَ لَهُمُ ٱللَّعْنَةُ وَلَهُمْ سُوٓءُ ٱلدَّارِ ﴿25﴾

[ص ۴۱] وَالَّذِيْنَ يَنْقُضُوْنَ ؛ اور جو لوگ توڑ دیتے ہیں ، خلاف کرتے ہیں ۔ عَهْدَ اللهِ ؛ اللہ کے عہد کو ، اس کے حکم کو ۔ مِنْ بَعْدِ مِيثَاقِهِ ؛ اس کے مضبوط اور قطعی ہونے کے بعد ۔ وَيَقْطَعُوْنَ مَا أَمَرَ اللهُ بِهِ ؛ اور قطع کر دیتے ہیں ، توڑ دیتے ہیں ، خلاف کرتے ہیں ، اس حکم کا کہ اللہ نے دیا ہے ۔ اَنْ يُّوْصَلَ ؛ ملانے کا ، جوڑنے کا ۔ جس رشتہ کو ، تعلق کو کہ خدا اس کے جوڑنے کا حکم دیتا ہے اس کو توڑ دیتے ہیں اور اس کا خلاف کرتے ہیں ۔ وَيُفْسِدُونَ فِي الْأَرْضِ ؛ اور زمین میں شر و فساد پیدا کر دیتے ہیں ۔ أُولَئِكَ لَهُمُ اللَّعْنَةُ ؛ یہی لوگ ہیں جن پر لعنت ہے ۔ وَلَهُمْ سُوءُ الدَّارِ ؛ اور انھیں کے لئے خانہ خرابی ، گھر کی تباہی ، برا ٹھکانا ۔ ان کا کیا دھرا سب بر باد ، تباہ ۔

[p. ۴۱] Wa-lladhīna yanquḍūna—and those who violate and break, ‘ahda Allāh—the covenant of God and His command, min ba‘di mīthāqih—after its ratification and definitive establishment; wa-yaqṭa‘ūna mā amara Allāhu bihī—and sever that which God has commanded, an yūṣala—to be joined, namely the bonds and relationships that God has commanded to maintain, breaking them and acting contrary thereto; wa-yufsidūna fī al-arḍ—and spread corruption and turmoil in the earth; ulā’ika lahumu al-la‘nah—for them is the curse of God; wa-lahum sū’u ad-dār—and for them is an abominable abode, ruin, and devastation of their dwelling; all their deeds are brought to naught and destruction.

ترجمہ (آیت ۲۵) :- - اور جو لوگ اللہ کے عہد کو اس کے قطعی ہونے کے بعد توڑ دیتے ہیں اور خدا جس رشتہ کے جوڑنے کا حکم دے وہ اُسے کاٹ دیتے ہیں اور زمین میں شر و فساد پھیلاتے ہیں ۔ اُنھیں کے لئے لعنت اور خانہ خرابی ہے ۔
Translation (Verse 25): And those who break the covenant of Allah after its ratification, sever that which Allah has ordered to be joined, and spread corruption in the earth—upon them is the curse, and for them is the ruinous final abode.
آیت ۲۶
اَللّٰهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ لِمَنْ يَّشَآءُ وَيَقْدِرُؕ وَفَرِحُوْا بِالْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؕ وَمَا الْحَيٰوةُ الدُّنْيَا فِي الْاٰخِرَةِ اِلَّا مَتَاعٌۗ ﴿۲۶﴾
Verse 26
ٱللَّهُ يَبْسُطُ ٱلرِّزْقَ لِمَن يَشَآءُ وَيَقْدِرُ ج وَفَرِحُوا۟ بِٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَمَا ٱلْحَيَوٰةُ ٱلدُّنْيَا فِى ٱلْـَٔاخِرَةِ إِلَّا مَتَٰعٌ ﴿26﴾

اللهُ يَبْسُطُ الرِّزْقَ ؛ اللہ رزق کو کشادہ کرتا ہے ، لوگوں کو فراخ دست کر دیتا ہے ۔ لِمَنْ يَشَاءُ ؛ جس کے لئے چاہتا ہے ۔ وَيَقْدِرُ ؛ اور تنگ کر دیتا ہے ، بھلائی اور برائی کا دار و مدار مال پر نہیں ہے ۔ بعض دفعہ دنیا داروں کو بہت کچھ مل جاتا ہے اور اچھے لوگوں کو تنگی رہتی ہے ۔ اچھوں کے لئے آخرت کی خوبی ہے ۔ بیمار ہو تو چند روز پرہیز کرلو ۔ آئندہ تمہاری حالت اچھی ہو گی ۔ مگر نادان لوگ ! دنیا کی زندگی پر خوش ہو جاتے ہیں ۔ وَمَا الْحَيَوةُ الدُّنْيَا فِي الْآخِرَةِ إِلَّا مَتَاعٌ ؛ اور دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں ایک چند روزہ اور تھوڑا ساز و سامان ہے ۔

Allāhu yabsuṭu ar-rizqa—Allah expands the provision, making people prosperous, li-man yashā’—for whomsoever He wills, wa-yaqdir—and He restricts it. Virtue and wickedness do not hinge upon material wealth; at times worldly people receive abundance while righteous souls endure hardship. For the righteous, the supreme goodness of the Hereafter is reserved. If you are ailing, observe dietary restraint for a few days; thereafter your state will improve. Yet ignorant people rejoice over worldly life! Wa-mā al-ḥayātu ad-dunyā fī al-ākhirati illā matā‘—whereas the life of this world, compared to the Hereafter, is but a fleeting and paltry enjoyment.

ترجمہ (آیت ۲۶) :- اللہ جس کو چاہتا ہے خوب رزق دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے تنگ دست کر دیتا ہے ۔ (اور جو نادان ہیں) وہ دنیا کی زندگی پر خوش ہیں ( باغ باغ ہیں ، مگر دنیا کی زندگی آخرت کے مقابلہ میں تھوڑا سا تمتع اور چند روز کا ساز و سامان ہے ۔
Translation (Verse 26): Allah expands the provision for whomsoever He wills and constricts it; and [the heedless] rejoice in the life of this world, whereas the worldly life compared to the Hereafter is nothing but brief enjoyment and fleeting provisions.
آیت ۲۷
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَوْلَآ اُنْزِلَ عَلَيْهِ اٰىَةٌ مِّنْ رَّبِّهٖؕ قُلْ اِنَّ اللّٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَآءُ وَيَهْدِيْٓ اِلَيْهِ مَنْ اَنَابَصلے ج ﴿۲۷﴾
Verse 27
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَوْلَآ أُنزِلَ عَلَيْهِ ءَايَةٌ مِّن رَّبِّهِۦ قلی قُلْ إِنَّ ٱللَّهَ يُضِلُّ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِىٓ إِلَيْهِ مَنْ أَنَابَ ﴿27﴾

[ص ۴۲] وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوا ؛ اور کافر کہتے ہیں ، وہ لوگ کہتے ہیں جو کفر کیا کرتے ہیں ۔ لَوْلَا أُنْزِلَ عَلَيْهِ ؛ کیوں نہیں اُتاری گئی اُن پر ۔ ا يَةٌ مِّنْ رَّبِّهِ ؛ ان کے رب کی طرف سے کوئی نشانی ۔ قُلْ اِنَّ اللهَ يُضِلُّ مَنْ يَشَاءُ ؛ پیغمبر تم کہہ دو ! بے شک اللہ جس کو چاہتا ہے ضلال و گمراہی پر چھوڑ دیتا ہے ۔ وَيَهْدِي إِلَيْهِ مَنْ آنَابَ ؛ اور ہدایت کرتا ہے اور راستہ بتاتا ہے اپنی طرف اس شخص کو جو خدا کی طرف رجوع کرتا ہے ، جو انابت الی اللہ رکھتا ہے ۔

[p. ۴۲] Wa-yaqūlu alladhīna kafarū—and the disbelievers say, those who persist in disbelief: law-lā unzila ‘alayhi—why has there not been sent down upon him, āyatum-mir-rabbih—a miraculous sign from his Lord? Qul inna Allāha yuḍillu man yashā’—O Prophet, declare: 'Truly Allah leaves in straying whomsoever He wills, wa-yahdī ilayhi man anāb—and guides unto Himself whoever turns penitently unto Him, maintaining inābah (repentant return unto God).'

ترجمہ (آیت ۲۷) :- اور کافر کہتے ہیں ان کے خدا کی طرف سے ان پر کوئی آیت کیوں نہیں اُتاری گئی (کوئی نشانی کیوں نہ بتائی گئی ) ۔ ( پیغمبر !) تم کہہ دو ! خدا جس کو چاہتا ہے ضلالت اور گمراہی پر چھوڑ دیتا ہے اور جو خدا کی طرف رجوع کرتا ہے ، (انابت رکھتا ہے ) اس کو اپنی طرف ہدایت کرتا ہے ، (راستہ بتاتا ہے ) ۔
Translation (Verse 27): And those who disbelieve say: "Why has no sign been sent down unto him from his Lord?" Say [O Prophet]: "Truly Allah leaves in error whomsoever He wills, and guides unto Himself whoever turns [in repentance unto Him]."
آیت ۲۸
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَتَطْمَىِٕنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِؕ اَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَىِٕنُّ الْقُلُوْبُؕ ﴿۲۸﴾
Verse 28
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُم بِذِكْرِ ٱللَّهِ قلی أَلَا بِذِكْرِ ٱللَّهِ تَطْمَئِنُّ ٱلْقُلُوبُ ﴿28﴾

انا بت رکھنے والے لوگ کون ہیں ؟ الَّذِيْنَ آمَنُوا ؛ وہ لوگ جو ایمان رکھتے ہیں ۔ وَتَطْمَئِنُّ قُلُوْبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ ؛ اور ان کے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے یادِ خدا سے ۔ خدا کا نام سن کر ان کے دل کو راحت پہنچتی ہے ۔ ذکر کرتے ہیں تو ان کو اطمینان ہوتا ہے ۔ اَلَا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ ؛ ہاں یاد رکھو ! صرف یادِ خدا ہی سے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے ۔ جب تک آدمی دنیا کی جھنجھٹ میں پھنسا رہتا ہے کبھی دل کو اطمینان نصیب نہیں ہوتا ۔ یادِ الٰہی تمام فکروں سے سبکدوش کر دیتی ہے

Who are those who possess inābah (penitent return)? Alladhīna āmanū—those who have believed, wa-taṭma’innu qulūbuhum bi-dhikri Allāh—and whose hearts find tranquility in the remembrance of God; upon hearing the name of God, relief permeates their hearts, and when they engage in divine remembrance (dhikr), tranquility descends upon them. A-lā bi-dhikri Allāhi taṭma’innu al-qulūb—lo! Bear well in mind, only in the remembrance of God do hearts find tranquility! As long as man remains entangled in worldly perplexities, true peace of heart is never attained; divine remembrance unburdens the soul from all worldly anxieties.

اے خیالِ روئے جاناں میری جان تجھ پہ قرباںکیا بے نیاز تو نے مجھے فکرِ دوجہاں سے
(حسرتؔ صدیقی)
اے خیالِ روئے جاناں میری جان تجھ پہ قرباںکیا بے نیاز تو نے مجھے فکرِ دوجہاں سے
O vision of the Beloved’s countenance, may my soul be sacrificed for you!
You have rendered me utterly detached from the anxieties of both worlds!
— Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī ‘Ḥasrat’

ہزار ہا مقاصد ہوں گے تو ظاہر ہے کہ دل پارہ پارہ ہوگا ، اطمینان کوسوں دور رہے گا ع

If one pursues thousands of scattered objectives, it is evident that the heart will be torn to shreds, and tranquility will remain leagues away; as the proverbial Persian hemistich states:

یک دل داری بس است یک دوست ترا
(مصرعۂ فارسی)
یک دل داری بس است یک دوست ترا
“You possess but a single heart; a single beloved suffices you!”
— Classical Persian Proverbial Hemistich

میرا مطلب یہ نہیں ہے کہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر رہبانیت اختیار کر کے ، مفت کی روٹیاں کھاتے رہو بلکہ مقصد یہ ہے کہ خدا کو بالکل بھول نہ جاؤ ۔ عام طور سے خدا کا خیال رکھو ۔ جو کام کرو خدا کا مقرر کردہ فرض سمجھ کر کرو ۔ خالی وقت میں خدا کا بھی دھیان لگاؤ ۔ چند روزہ زندگی کے لئے ہمہ تن مصروفی ، رات دن انہماک اور خدا اور آخرت کے خیال کو تضیع وقت نہ سمجھو ۔ تم کو مرنا ہے ، اس کے دربار میں جانا ہے ۔ تم شتر بے مہار اور بے ناتھی کے بیل نہیں ہو ، تم سے تمہارے کاموں سے باز پرس کی جائے گی ۔ تم کو جواب دہی کرنی پڑے گی

My meaning is not that you should abandon all worldly endeavors, adopt monastic asceticism, and consume unearned bread; rather, the intent is that you must never forget God entirely. Cultivate awareness of God habitually. Whatever task you perform, fulfill it as an obligation ordained by God. In your spare moments, meditate upon God as well. For the sake of this ephemeral life, do not plunge into all-consuming absorption day and night, nor deem contemplation of God and the Hereafter a waste of time. You are bound to die and stand before His divine court. You are neither an unbridled camel nor an unyoked ox; you will be questioned regarding your actions and called to account.

اٹھو اٹھو یہ خواب غفلت کب تکدیکھو دیکھو اجل کمین گاہ میں ہے
(حسرتؔ صدیقی)
اٹھو اٹھو یہ خواب غفلت کب تکدیکھو دیکھو اجل کمین گاہ میں ہے
Arise, arise! How long will this slumber of heedlessness last?
Behold, behold! Death lies in ambush awaiting its moment!
— Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī ‘Ḥasrat’

موت کا کوئی وقت مقرر نہیں ۔ معلوم نہیں کب آتی ہے ۔ جب موت کا وقت معلوم نہیں تو توبہ و استغفار کر کے ہمیشہ تیار رہو ۔ ایسا نہ ہو کہ تم لیت ولعل میں پڑے رہو ۔ توبہ نصیب نہ ہو اور موت آجائے ۔ دنیا کے کام کو تو آج اور خدا کے کام کو کل ۔ آخر اس کل کی کچھ انتہا بھی ہے ۔ جو کرنا ہے آج کرو ۔ سب سے بڑا واعظ موت کا خیال ہے ۔ اپنے مرنے کو بھول جانا اور یہ سمجھنا کہ شیطان کی حیات کے ساتھ میری حیات وابستہ ہے ، میں قیامت تک مرنے والا نہیں ، شیطانی خیال ہے ۔[ص ۴۳] ہمیشہ اس واعظ کو اپنے پیش نظر رکھو ۔ اَسْتَغْفِرُ اللَّهِ الْعَظِيمَ -

Death has no fixed hour; one never knows when it arrives. Since the hour of death is unknown, remain constantly prepared through repentance (tawbah) and seeking forgiveness (istighfār). Let it not be that you linger in procrastination and excuses, fail to attain repentance, and death overtakes you. Worldly work is pursued today, while God’s work is deferred until tomorrow—yet is there any end to this 'tomorrow'? Whatever you must do, do it today! The greatest preacher is the contemplation of death. Forgetting one's own mortality and fancying that one's lifespan is intertwined with Satan's longevity—that one will not die until the Day of Resurrection—is a demonic delusion.[p. ۴۳] Keep this preacher ever before your eyes. Astaghfiru Allāha al-‘Aẓīm (I implore the forgiveness of Allah, the Supreme).

◈ نیکوں کا انجام نیک

◈ The Blessed End of the Righteous

ترجمہ (آیت ۲۸) :- - ( انابت والے وہ لوگ ہیں ) جو ایمان رکھتے ہیں اور ان کے دل یادِ خدا سے مطمئن رہتے ہیں ( کیونکہ ) یاد رکھو ! کہ دلوں کو صرف یادِ خدا سے اطمینان نصیب ہوتا ہے ۔
Translation (Verse 28): [Those who turn unto Him are] those who believe and whose hearts find tranquility in the remembrance of Allah; [for] bear in mind, truly in the remembrance of Allah alone do hearts find tranquility!
آیت ۲۹
اَلَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ طُوْبٰى لَهُمْ وَحُسْنُ مَاٰبٍ ﴿۲۹﴾
Verse 29
ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ طُوبَىٰ لَهُمْ وَحُسْنُ مَـَٔابٍ ﴿29﴾

الَّذِينَ آمَنُوا ؛ جو ایمان رکھتے ہیں ۔ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ؛ اور عملِ صالح اور نیک کام کرتے ہیں ۔ طُوبَى لَهُمْ ؛ ان کو خوشحالی مبارک ہو ۔ وَحُسْنُ مَابِ ؛ اور نیک انجام ۔ آخرت اور خاتمہ کی خوبی ، بہترین ٹھکانا و مرجع ۔

Alladhīna āmanū—those who believe, wa-‘amilū aṣ-ṣāliḥāt—and perform righteous deeds, ṭūbā lahum—blessedness and joy are theirs! Wa-ḥusnu ma’āb—along with an excellent final return: the supreme goodness of the Hereafter, a righteous outcome, and the finest abode.

ترجمہ (آیت ۲۹) :- - جو لوگ ایمان رکھتے ہیں اور عملِ صالح بھی کرتے ہیں ان کے حصہ میں خوشحالی ، انجام نیک اور بہترین مرجع و مآب ہے ۔
Translation (Verse 29): Those who believe and perform righteous deeds—theirs is true felicity, a goodly outcome, and the most excellent final destination.
آیت ۳۰
كَذٰلِكَ اَرْسَلْنٰكَ فِيْٓ اُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَآ اُمَمٌ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْهِمُ الَّذِيْٓ اَوْحَيْنَآ اِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمٰنِؕ قُلْ هُوَ رَبِّيْ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَاِلَيْهِ مَتَابِ ﴿۳۰﴾
Verse 30
كَذَٰلِكَ أَرْسَلْنَٰكَ فِىٓ أُمَّةٍ قَدْ خَلَتْ مِن قَبْلِهَآ أُمَمٌ لِّتَتْلُوَا۟ عَلَيْهِمُ ٱلَّذِىٓ أَوْحَيْنَآ إِلَيْكَ وَهُمْ يَكْفُرُونَ بِٱلرَّحْمَٰنِ ج قُلْ هُوَ رَبِّى لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ ﴿30﴾

كَذَلِكَ اَرْسَلْنَكَ ؛ ہم نے تم کو اسی طرح بھیجا ہے ۔ فِي أُمَّةٍ ؛ ایک جماعت میں ، ایک اُمت میں ۔ قَدْ خَلَتْ مِنْ قَبْلِهَا أُمَمٌ ؛ اور یہ کوئی نئی بات نہیں ۔ اس سے پہلے بھی اُمتیں اور جماعتیں گزری ہیں ۔ پیغمبر کو بھیجنے کا مقصد کیا تھا ، مطلب کیا تھا ۔ لِتَتْلُوا عَلَيْهِمْ ؛ کہ ان کو پڑھ کر سناؤ ۔ اَلَّذِي أَوْحَيْنَا إِلَيْكَ ؛ وہ پیغام ، وہ احکام جس کی ہم نے تمہاری طرف وحی کی ۔ ان لوگوں کا حال کیا ہے ؟ وَهُمْ يَكْفُرُوْنَ بِالرَّحْمَنِ ؛ اور وہ اللہ سے جو رحمن ہے انکار کرتے ہیں ، خدا پرستی ان کا کام نہیں ۔ قُلْ هُوَ رَبِّي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ ؛ کوئی مانے یا نہ مانے ۔ پیغمبر ! تم کہہ دو ، وہ تو میرا رب ہے ، پروردگار ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ برحق خدا تو ایک ہی ہے ۔ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَإِلَيْهِ مَتَابِ ؛ میرا توکل تو اسی پر ہے ، میں نے تمام کاموں کو اُسی پر چھوڑا اور اُسی کی طرف میرا مرجع و مآب ہے ۔ تَابَ - رجوع کیا ۔ مَتَاب - مرجع ۔

Ka-dhālika arsalnāka—thus have We sent you, fī ummatin—unto a community, qad khalat min qablihā umam—before whom other communities have passed away; this is nothing novel, for prior nations and peoples have preceded them. What was the purpose of sending the Prophet? Li-tatluwa ‘alayhim—that you may recite unto them, alladhī awḥaynā ilayk—that message and those commandments which We have revealed unto you. What is their condition? Wa-hum yakfurūna bi-r-Raḥmān—yet they deny Allah, the Most Compassionate, and devotion to God is not their pursuit. Qul huwa rabbī lā ilāha illā hū—whether anyone believes or not, O Prophet, declare: 'He is my Lord, my Sustainer; there is no deity worthy of worship except Him, for the true God is One.' ‘Alayhi tawakkaltu wa-ilayhi matāb—upon Him do I rely, entrusting all my affairs unto Him, and unto Him is my return and repentance. Tāba means he returned; matāb means place of return.

ترجمہ (آیت ۳۰) :- ۔ ہم نے تم کو اسی طرح بھیجا ایک اُمت میں ، اس سے پہلے بھی اُمتیں گذری ہیں ، تا کہ تم ان کو ایسے احکام پڑھ کر سناؤ جس کی ہم نے تم کو وحی کی ہے اور یہ لوگ تو خدا کے منکر ہیں ۔ تم کہہ دو ، وہ میرا رب ہے ، اس کے سوا کوئی معبود نہیں ۔ اسی پر میرا بھروسہ ہے اور اسی کی طرف میرا رجوع ہے ۔
Translation (Verse 30): Thus have We sent you unto a community before whom other nations have passed away, that you might recite unto them that which We have revealed unto you, while they disbelieve in the Most Compassionate. Say: 'He is my Lord, there is no deity except Him; upon Him do I rely, and unto Him is my return.'
آیت ۳۱
وَلَوْ اَنَّ قُرْاٰنًا سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ اَوْ قُطِّعَتْ بِهِ الْاَرْضُ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتٰىؕ بَلْ لِّلّٰهِ الْاَمْرُ جَمِيْعًاؕ اَفَلَمْ يَايْـَٔسِ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْٓا اَنْ لَّوْ يَشَآءُ اللّٰهُ لَهَدَي النَّاسَ جَمِيْعًاؕ وَلَا يَزَالُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا تُصِيْبُهُمْ بِمَا صَنَعُوْا قَارِعَةٌ اَوْ تَحُلُّ قَرِيْبًا مِّنْ دَارِهِمْ حَتّٰى يَاْتِيَ وَعْدُ اللّٰهِؕ اِنَّ اللّٰهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَۗ ﴿۳۱﴾[ص ۴۴]
Verse 31
وَلَوْ أَنَّ قُرْءَانًا سُيِّرَتْ بِهِ ٱلْجِبَالُ أَوْ قُطِّعَتْ بِهِ ٱلْأَرْضُ أَوْ كُلِّمَ بِهِ ٱلْمَوْتَىٰ قلی بَل لِّلَّهِ ٱلْأَمْرُ جَمِيعًا قلی أَفَلَمْ يَا۟يْـَٔسِ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓا۟ أَن لَّوْ يَشَآءُ ٱللَّهُ لَهَدَى ٱلنَّاسَ جَمِيعًا قلی وَلَا يَزَالُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ تُصِيبُهُم بِمَا صَنَعُوا۟ قَارِعَةٌ أَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا مِّن دَارِهِمْ حَتَّىٰ يَأْتِىَ وَعْدُ ٱللَّهِ ج إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُخْلِفُ ٱلْمِيعَادَ ﴿31﴾[p. ۴۴]

وَلَوْ أَنَّ قُرْآنًا ؛ اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے اثر سے ۔ سُيِّرَتْ بِهِ الْجِبَالُ ؛ بیچ میں سے پہاڑ نکال دیئے جاتے ، چلا دیئے جاتے اور پہاڑوں کے نہ ہونے سے چلنے پھرنے میں ، سفر کرنے میں سہولت پیدا ہو جاتی ۔ اُوْ قُطِعَتْ بِهِ الْأَرْضُ ؛ یا جابجا سے زمین ٹکڑے کر دی جاتی ۔ اور اس میں سے چشمے نکل آتے ۔ اَوْ كُلِّمَ بِهِ الْمَوْتَى ؛ یا مردے قبر سے نکلتے اور باتیں کرتے مگر ان باتوں میں کسی کا کیا اختیار ہے ۔ بَلْ لِلَّهِ الْأَمْرُ جَمِيعًا ؛ بلکہ یہ سب باتیں تو صرف اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ أَفَلَمْ يَايْنَسْ ؛ زمخشری کشاف میں لکھتا ہے یہ قوم نخع کی زبان ہے جس کے معنی ہیں ” کیا انھیں علم نہیں“۔ اور شاہ ولی اللہ نے بھی اسی کو اختیار کیا ہے اور بظاہر یہی مناسب معلوم ہوتا ہے ۔ بعض نے اس کے معنے یہ بتائے ہیں ” کیا وہ مایوس نہیں ہو گئے ہیں“۔ کہ نہ ماننے والے کبھی ماننے والے ہی نہیں ۔ اور بعض نے لکھا ہے کہ ” کیا ابھی صبر نہیں آیا“۔ اور بعض نے لکھا ہے کہ ” کیا نہیں جان کر نا اُمید نہیں ہوئے“۔ بہر حال زمخشری نے جو لکھا ہے اگر وہ ثابت ہے تو آیت کے معنے صاف ہیں ۔ الَّذِينَ آمَنُوْا ؛ وہ لوگ جو ایمان لائے ۔ اَنْ لَّوْ يَشَاءُ اللَّهُ ؛ کہ اگر خدا چاہتا ۔ لَهَدَى النَّاسَ جَمِيعًا ؛ تو تمام لوگوں کو ہدایت فرماتا یعنی جب لوگوں کو معلوم ہو گیا ہے کہ ہر شخص میں ہدایت قبول کرنے کی قابلیت نہیں یہ سن کر مسلمان لوگ موجودہ کافروں کے ایمان لانے سے مایوس نہیں ہو چکے یا یہ کہو کہ کیا مسلمانوں کو معلوم نہیں کہ خدا سب کو ہدایت نہیں فرمائے گا ۔ وَلَا يَزَالُ الَّذِينَ كَفَرُوا ؛ اور ہمیشہ کافر ایسے حال میں رہیں گے ۔ تُصِيبُهُمْ ؛ کہ ان کو پہنچے گی ۔ بِمَا صَنَعُوْا ؛ ان کے کئے پر ۔ قَارِعَةٌ ؛ سخت آفت - مِقْرَعَة - کوڑا - قَرَعَ - يَقْرَعُ - قَرْعًا ٹھوکنا ۔ قَارِعٌ - گرز - اَوْ تَحُلُّ قَرِيبًا ؛ یا وہ آفت اُترے گی قریب ۔ مِنْ دَارِهِمْ ؛ ان کے گھر سے ۔ حَتَّى يَأْتِيَ ؛ یہاں تک کہ آجائے ۔ وَعْدُ اللهِ ؛ خدا کا وعدہ ، خدا کا عذاب ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُخْلِفُ الْمِيْعَادَ ؛ بے شک اللہ خلاف وعدہ نہیں کرتا ۔

Wa-law anna qur’ānan—and if there were a recitation whereby, suyyirat bihi al-jibāl—the mountains were removed and driven away, so that the absence of mountains would facilitate ease of travel and passage; aw quṭṭi‘at bihi al-arḍ—or the earth were rent asunder here and there, and springs gushed forth from it; aw kullima bihi al-mawtā—or the dead were made to emerge from their graves and speak—yet who possesses any control over such matters? Bal li-llāhi al-amru jamī‘an—nay, all matters belong exclusively to Allah's authority. A-fa-lam yay’asi—Zamakhsharī writes in al-Kashshāf that in the dialect of the Banū Nakha‘, this means 'Do they not know?' Shāh Walīullāh also adopted this meaning, and it appears ostensibly most fitting. Others have explained it as 'Have they not despaired?'—in that the deniers will never believe. Some have recorded it as 'Have they not exercised patience yet?' while others write 'Did they not, upon knowing, become despondent?' In any case, if what Zamakhsharī recorded is established, the meaning of the verse is clear. Alladhīna āmanū—those who have believed, an law yashā’u Allāhu la-hadā an-nāsa jamī‘an—that had God willed, He would have guided all humanity. That is, once people know that not every individual possesses the innate receptivity to accept guidance, have the Muslims, hearing this, not despaired of these disbelievers coming to faith? Or say: do the Muslims not know that God will not compel guidance upon all? Wa-lā yazālu alladhīna kafarū—and the disbelievers will cease not to remain in such a state, tuṣībuhum—that there strikes them, bi-mā ṣana‘ū—for what they did, qāri‘ah—a calamity or crushing disaster (miqra‘ah means a whip; qara‘a-yaqra‘u-qar‘an means to strike heavily; qāri‘ means a mace), aw taḥullu qarīban—or that disaster alights nearby, min dārihim—their dwelling, ḥattā ya’tiya—until there comes, wa‘du Allāh—the promise of God, the divine punishment; inna Allāha lā yukhlifu al-mī‘ād—truly Allah never breaches His promise.

ترجمہ (آیت ۳۱) :- اور اگر قرآن ایسا ہوتا کہ اس کے اثر سے پہاڑ چلا دیئے جاتے اور جابجا سے زمین ٹکڑے کردی جاتی اور مردے (قبر سے نکلتے ) باتیں کرتے (مگر اس میں کسی کا کیا اختیار ہے) بلکہ یہ سب باتیں تو صرف اللہ کے اختیار میں ہیں ۔ کیا ایماندار لوگ مایوس نہیں ہو چکے (ان کافروں کے ایمان نہ لانے سے ) ۔ اگر خدا چاہتا تو تمام لوگوں کو ہدایت کرتا ( مگر تمام لوگوں کا ہدایت کرنا خلاف عین ثابتہ ، خلاف نظام عالم ، خلاف حکمت الہی ہے ۔ اس لئے سب کو ہدایت نہیں کرتا ۔ ) (یا اس کے یہ معنی ہیں کہ مسلمانوں کو معلوم نہیں کہ[ص ۴۵] اگر خدا چاہتا تو سب کو ہدایت کرتا ۔ ان کافروں پر ان کے کام اور ان کے کئے کی وجہ سے خود ان پر آفت پر آفت پہنچتی ہے یا ان کے گھرانے پر پہنچتی ہے یہاں تک کہ (وقت معین پر ) وعدہ الہی آجائے ۔ بے شک اللہ وعدہ خلافی نہیں کرتا ۔
Translation (Verse 31): And if there were a recitation whereby mountains could be moved, or the earth torn asunder, or the dead spoken to [yet what authority does anyone hold over these?]; nay, to Allah belongs the command entirely. Have those who believe not despaired [of these disbelievers accepting faith], that if Allah had willed, He would have guided all humanity? [However, guiding everyone uniformly is contrary to the pre-eternal archetypes, contrary to the cosmic order, and contrary to divine wisdom; hence He does not compel all to guidance]. (Or it means: do the Muslims not know that...[p. ۴۵] ...if Allah had willed, He would have guided all people). Striking calamities continue to afflict these disbelievers on account of what they have done, striking either them directly or descending near their dwellings, until [at the appointed hour] the promise of Allah arrives. Truly Allah never breaks His promise.
آیت ۳۲
وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّنْ قَبْلِكَ فَاَمْلَيْتُ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا ثُمَّ اَخَذْتُهُمْۗ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ﴿۳۲﴾
Verse 32
وَلَقَدِ ٱسْتُهْزِئَ بِرُسُلٍ مِّن قَبْلِكَ فَأَمْلَيْتُ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ ثُمَّ أَخَذْتُهُمْ صلے فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ﴿32﴾

وَلَقَدِ اسْتُهْزِئَ ؛ اور ٹھٹول کیا گیا ، ہنسی میں اُڑایا گیا ، استہزاء کیا گیا ۔ بِرُسُل ؛ رسولوں سے ، پیغمبروں سے ۔ مِنْ قَبْلِكَ ؛ تم سے پہلے ۔ فَأَمْلَيْتُ ؛ پھر میں نے مہلت دی ۔ اِمْلَاءٌ - مہلت دینا ۔ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا ؛ منکروں کو ، کافروں کو ۔ ان لوگوں کو جنھوں نے کفر کیا ۔ ثُمَّ اَخَذْتُهُمْ ؛ پھر میں نے ان کو پکڑ لیا ، ماخوذ کر لیا ، گرفتار کر لیا ۔ فَكَيْفَ كَانَ عِقَابِ ؛ عِقَابِ در اصل عِقَابِي تھا ۔ کسرہ ”ی“ پر دلالت کرتا ہے پھر کیسی تھی میری سزا ، میرا عقوبت کرنا ۔

Wa-laqadi-stuhzi’a—and mocked indeed, ridiculed, and derided, bi-rusulim-min qablik—were Messengers before you; fa-amlaytu—then I granted respite (imlā’ means granting respite), li-lladhīna kafarū—unto those who disbelieved; thumma akhadhtuhum—then I seized them, apprehended them, and took them to task; fa-kayfa kāna ‘iqāb—so how terrifying was My retribution? ‘Iqābi was originally ‘iqābī; the kasrah points toward the elided yā’—how dreadful then was My punishment and chastisement!

ترجمہ (آیت ۳۲) :- اور تم سے پہلے بہت سے رسولوں کا ٹھٹا اُڑایا گیا ۔ (ہنسی مذاق کیا گیا) پھر بھی میں نے ان کافروں کو مہلت دی پھر انھیں پکڑ لیا ۔ پس (تمہیں معلوم ؟ ) میری عقوبت اور سزا کیسی تھی ؟
Translation (Verse 32): And Messengers were mocked before you, yet I granted respite unto those who disbelieved, then I seized them. How then was My retribution?
آیت ۳۳
اَفَمَنْ هُوَ قَآىِٕمٌ عَلٰى كُلِّ نَفْسٍۢ بِمَا كَسَبَتْۚ وَجَعَلُوْا لِلّٰهِ شُرَكَآءَؕ قُلْ سَمُّوْهُمْؕ اَمْ تُنَبِّـُٔوْنَهٗ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِي الْاَرْضِ اَمْ بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِؕ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوْا مَكْرُهُمْ وَصُدُّوْا عَنِ السَّبِيْلِؕ وَمَنْ يُّضْلِلِ اللّٰهُ فَمَا لَهٗ مِنْ هَادٍ ﴿۳۳﴾
Verse 33
أَفَمَنْ هُوَ قَآئِمٌ عَلَىٰ كُلِّ نَفْسٍۭ بِمَا كَسَبَتْ قلی وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ شُرَكَآءَ قُلْ سَمُّوهُمْ ج أَمْ تُنَبِّـُٔونَهُۥ بِمَا لَا يَعْلَمُ فِى ٱلْأَرْضِ أَم بِظَٰهِرٍ مِّنَ ٱلْقَوْلِ قلی بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مَكْرُهُمْ وَصُدُّوا۟ عَنِ ٱلسَّبِيلِ قلی وَمَن يُضْلِلِ ٱللَّهُ فَمَا لَهُۥ مِنْ هَادٍ ﴿33﴾

أَفَمَنْ هُوَ قَائِمٌ ؛ پھر کیا وہ جو قائم ہے ، حفاظت کرتا ہے ، حکومت کرتا ہے ۔ عَلى كُلِّ نَفْسٍ ؛ ہر شخص پر ۔ بِمَا كَسَبَتْ ؛ اس کام ، اس مال پر کہ اس نے کسب کیا ہے ، کمایا ہے ، حاصل کیا ہے ۔ یعنی خدا کے دست قدرت سے کوئی باہر نہیں ۔ سب اس کے زیر نظر ہے ۔ پھر ۔ وَجَعَلُوْا لِلَّهِ شُرَكَاءَ ؛ اور وہ لوگ اللہ کے شریک بناتے ہیں ۔ خدا سے شرک کرتے ہیں ۔ اچھا ۔ قُلْ سَمَّوْهُمْ ؛ ذرا ان سے کہنا ان کے نام تو بتاؤ ، وہ شرکاء ہیں کہاں ؟ سارے خیالی ڈھکوسلے ہیں ، من گھڑت باتیں ہیں ۔ اَمْ تُنَبِّئُوْنَهُ ؛ پیغمبر ! تم کہو ! کیا اس کو بیان کرتے ہو ۔ کیا اس کو خبر دیتے ہو ۔ کیا اس کو بتاتے ہو ۔ بِمَا لَا يَعْلَمُ ؛ ان چیزوں کی خبر دیتے ہو جن کو خدا نہیں جانتا ۔ ہوتے تو خدا جانتا ۔ جو چیز ہے ہی نہیں اُسے کوئی کیونکر جانے گا ۔ یا بِمَا لَا يَعْلَمُ سے مراد خلیفہ خدا پیغمبر ﷺ ہیں ۔ جن کو ان دیوتاؤں کے وجود کا علم نہیں ۔ فِي الْأَرْضِ ؛ زمین میں ۔ ام[ص ۴۶] بِظَاهِرٍ مِّنَ الْقَوْلِ ؛ یا یہ کسی بے اصل اور بری بات کی خبر دیتے ہیں ، غیر واقعی ظاہری بات ۔ یہ سب غلط خیالات ہیں ، بے اصل اوہام ہیں ۔ بَلْ زُيِّنَ لِلَّذِيْنَ كَفَرُوا ؛ بلکہ کافروں کو اچھی اور مزین بات معلوم ہوتی ہے ۔ کیا بات ہے ؟ مَكْرُهُمْ ؛ ان کی بناوٹی بات ، ان کا جھوٹ ، ان کی مکاری ۔ اس کا نتیجہ کیا ہوا ؟ وَصُدُّوا عَنِ السَّبِيْلِ ؛ وہ راہ خدا سے روک دیئے گئے ۔ وَمَنْ يُضْلِلِ اللهُ ؛ اور جس کو خدا گمراہ رکھے ، اس کی گمراہی سے نہ نکالے ۔ وہ اپنی ناقص فطرت کی وجہ گمراہی اور ضلالت میں پڑا رہے ۔ فَمَا لَهُ مِنْ هَادٍ ؛ تو اس کو ہدایت دینے والا کوئی نہیں ۔ ہدایت قبول کرنے کے لئے بھی اہلیت و صلاحیت شرط ہے ۔ کوئی گدھے کو گھوڑا نہیں بنا سکتا ۔ گدھا تو ہمیشہ گدھا ہی رہے گا ۔

A-fa-man huwa qā’imun—is then He Who stands supreme, watching, preserving, and sovereign, ‘alā kulli nafsin—over every single soul, bi-mā kasabat—concerning what it has earned and acquired [meaning that nothing is outside God's omnipotent control; all is under His direct divine purview]? Yet, wa-ja‘alū li-llāhi shurakā’—and they ascribe partners unto Allah, committing idolatry with God! Well then, qul sammūhum—say: 'Name them! Where are these partners?' All of them are imaginary phantoms and fabricated fabrications. Am tunabbi’ūnahū—O Prophet, say: 'Do you inform Him, do you announce to Him, bi-mā lā ya‘lamu—of that which He does not know? Had they existed, God would surely know them; but how can anyone know something that has no existence whatsoever?' Or bi-mā lā ya‘lamu refers to the Vicegerent of God, the Holy Prophet ﷺ, who possesses no knowledge of the real existence of these alleged deities, fī al-arḍ—in the earth; or...[p. ۴۶] Bi-ẓāhirim-mina al-qawl—or do you announce mere superficial words without reality, a baseless exterior assertion? All these are erroneous notions and groundless superstitions. Bal zuyyina li-lladhīna kafarū—nay, made alluring and fair-seeming unto the disbelievers is what? Makruhum—their cunning fabrication, their lie, and their deception. What was the consequence? Wa-ṣuddū ‘ani as-sabīl—they have been averted and hindered from the path of God. Wa-man yuḍlili Allāhu—and whomsoever Allah leaves in delusion, not delivering him from his straying, who lingers in darkness on account of his corrupt innate disposition, fa-mā lahū min hād—then for him there is no guide. For receiving guidance, innate aptitude and spiritual capacity are prerequisites; no one can turn an ass into a steed—a donkey will ever remain a donkey.

ترجمہ (آیت ۳۳) :- ۔ پھر کیا وہ جو ہر شخص کے لئے اس کی کمائی ہوئی چیزوں کی نگرانی رکھتا ہے ، اور یہ لوگ ہیں کہ اللہ کے شریک مانتے ہیں ۔ تم کہو ! بھلا ان کے نام تو بتاؤ ؟ کیا تم ایسی باتیں کرتے ہو اور خدا کو ایسی باتیں بتاتے ہو جو زمین میں ہیں ہی نہیں ۔ (پھر اس کو علم ہو تو کیونکر ؟) یا یہ تمام اوپری باتیں ہیں (بلکہ من گھڑت ہیں ) ۔ بلکہ ان کافروں کو ان کی مکاری اچھی معلوم ہوتی ہے ۔ (ان کا جھوٹ انہی کی دلچسپی کا باعث ہے) ۔ (اس کا نتیجہ کیا ہوا وہ راہِ خدا سے روک دیئے گئے اور جس کو خدا (ہدایت نہ کرے ، ان کو ) ضلالت سے نہ نکالے بھلا اس کو کون ہدایت کر سکتا ہے ۔ (ان کا کون رہنما بن سکتا ہے ؟ کوئی نہیں ! ؟ ) ۔
Translation (Verse 33): Is then He Who maintains oversight over every soul as to what it earns [like any partner ascribed to Him]? Yet they ascribe partners unto Allah! Say: "Name them! Do you inform Him of something He knows not on earth, or is it merely superficial speech [utterly fabricated]?" Nay, alluring unto those who disbelieve is made their deception, and they are averted from the Path; and whomsoever Allah leaves to stray, for him there is no guide.
آیت ۳۴
لَهُمْ عَذَابٌ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَلَعَذَابُ الْاٰخِرَةِ اَشَقُّۚ وَمَا لَهُمْ مِّنَ اللّٰهِ مِنْ وَّاقٍ ﴿۳۴﴾
Verse 34
لَّهُمْ عَذَابٌ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا صلے وَلَعَذَابُ ٱلْـَٔاخِرَةِ أَشَقُّ صلے وَمَا لَهُم مِّنَ ٱللَّهِ مِن وَاقٍ ﴿34﴾

لَهُمْ عَذَابٌ ؛ اور ان کے لئے عذاب ہے ۔ فِی الْحَياةِ الدُّنْيَا ؛ دنیوی زندگی میں ۔ وَلَعَذَابُ الْآخِرَةِ أَشَقُّ ؛ اور البتہ آخرت کا عذاب زیادہ شاق ، زیادہ دشوار ، زیادہ سخت ہے ۔ وَمَا لَهُمْ ؛ اور ان کے لئے نہیں ہے ۔ مِنَ اللهِ ؛ اللہ سے ۔ اس کے عذاب سے کوئی بچانے والا ۔ وَقِيَ يَقْيِ دِقَايَةً - بچانا ۔

Lahum ‘adhābun—for them is a punishment, fī al-ḥayāti ad-dunyā—in the life of this world; wa-la-‘adhābu al-ākhirati ashaqq—and surely the punishment of the Hereafter is far more grievous, arduous, and severe; wa-mā lahum mina Allāhi min wāq—and for them there is no protector against Allah to shield them from His torment (waqā-yaqī-wiqāyah means to protect or shield).

ترجمہ (آیت ۳۴) :- ان کے لئے (یہیں) دنیوی زندگی میں عذاب ہے اور البتہ آخرت کا عذاب تو بہت سخت و شاق ہے اور ان کے لئے اللہ سے کوئی بچانے والا نہیں (اس کے عذاب سے حفاظت کرنے والا نہیں ) ۔
Translation (Verse 34): For them is torment in the life of this world, and surely the torment of the Hereafter is far more severe; and they have against Allah no protector [to shield them from His chastisement].
آیت ۳۵
مَثَلُ الْجَنَّةِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُؕ اُكُلُهَا دَآىِٕمٌ وَّظِلُّهَاؕ تِلْكَ عُقْبَي الَّذِيْنَ اتَّقَوْاقلی صلے وَّعُقْبَي الْكٰفِرِيْنَ النَّارُ ﴿۳۵﴾
Verse 35
مَّثَلُ ٱلْجَنَّةِ ٱلَّتِى وُعِدَ ٱلْمُتَّقُونَ صلے تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ صلے أُكُلُهَا دَآئِمٌ وَظِلُّهَا ج تِلْكَ عُقْبَى ٱلَّذِينَ ٱتَّقَوا۟ صلے وَّعُقْبَى ٱلْكَٰفِرِينَ ٱلنَّارُ ﴿35﴾

مَثَلُ الْجَنَّةِ ؛ مثال اس جنت کی ۔ الَّتِي وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ؛ جس کا متقیوں کو وعدہ کیا گیا ہے ، جو جنت پر ہیز گاروں کو دی جائے گی ۔ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ ؛ اس کے تحت نہریں جاری رہتی ہیں ، اس کے نیچے نیچے ندیاں بہتی ہیں ۔ اُكُلُهَا[ص ۴۷] دَائِمٌ وَظِلُّهَا ؛ اس کے میوے ، پھل جن کو لوگ کھاتے ہیں ، ہمیشہ رہتے ہیں ۔ اور ان کا سایہ بھی دواماً رہتا ہے ۔ تِلْكَ عُقْبَى الَّذِينَ اتَّقَوْا ؛ یہ ہے انجام ان لوگوں کا جو تقویٰ اور پرہیزگاری اختیار کرتے ہیں ۔ وَعُقْبَى الْكَفِرِينَ النَّارُ ؛ اور انجام کافروں کا دوزخ ہے ، آگ ہے ۔

Mathalu al-jannati—the similitude of the Garden, allatī wu‘ida al-muttaqūn—which has been promised unto the God-conscious and pious, which shall be bestowed upon those who revere Him: tajrī min taḥtihā al-anhār—rivers flow beneath it, streams coursing beneath its pavilions; ukuluhā—its fruits and food...[p. ۴۷] Dā’imun wa-ẓilluhā—are everlasting, its edible fruits enduring eternally, and its shade is likewise perpetual. Tilka ‘uqbā alladhīna-ttaqaw—such is the final outcome of those who practice piety and righteousness, wa-‘uqbā al-kāfirīna an-nār—whereas the outcome of the disbelievers is the Fire.

ترجمہ (آیت ۳۵) :- وہ جنت جس کا متقیوں کو وعدہ کیا گیا ہے ایسی ہے کہ اس کے نیچے نیچے نہریں بہتی ہیں ان کے پھل بھی دائمی ہیں اور سایہ بھی ۔ یہ ہے متقیوں کا انجام ۔ اور کافروں کا انجام دوزخ ہے ۔
Translation (Verse 35): The description of the Paradise promised to the righteous is that rivers flow beneath it, its fruit is eternal and its shade as well. This is the final destiny of those who were righteous, whereas the final destiny of the disbelievers is the Fire.
آیت ۳۶
وَالَّذِيْنَ اٰتَيْنٰهُمُ الْكِتٰبَ يَفْرَحُوْنَ بِمَآ اُنْزِلَ اِلَيْكَ وَمِنَ الْاَحْزَابِ مَنْ يُّنْكِرُ بَعْضَهٗؕ قُلْ اِنَّمَآ اُمِرْتُ اَنْ اَعْبُدَ اللّٰهَ وَلَآ اُشْرِكَ بِهٖؕ اِلَيْهِ اَدْعُوْا وَاِلَيْهِ مَاٰبِ ﴿۳۶﴾
Verse 36
وَٱلَّذِينَ ءَاتَيْنَٰهُمُ ٱلْكِتَٰبَ يَفْرَحُونَ بِمَآ أُنزِلَ إِلَيْكَ صلے وَمِنَ ٱلْأَحْزَابِ مَن يُنكِرُ بَعْضَهُۥ ج قُلْ إِنَّمَآ أُمِرْتُ أَنْ أَعْبُدَ ٱللَّهَ وَلَآ أُشْرِكَ بِهِۦٓ ج إِلَيْهِ أَدْعُوا۟ وَإِلَيْهِ مَـَٔابِ ﴿36﴾

وَالَّذِينَ آتَيْنَهُمُ الْكِتَبَ ؛ اور وہ لوگ جن کو ہم نے کتاب دی ہے ۔ يَفْرَحُوْنَ ؛ خوش ہوتے ہیں ۔ انھیں فرحت ہوتی ہے ۔ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ ؛ اس وحی سے جو تمہاری طرف اُتاری گئی ہے ۔ اس کتاب سے جو تم کو دی گئی ہے ۔ وَمِنَ الاحْزَابِ ؛ اور بعض ایسے گروہ بھی ہیں ۔ مَنْ يُنْكِرُ بَعْضَهُ ؛ جو اس کے بعض سے انکار کرتے ہیں نہیں مانتے ۔ وہ مانیں یا نہ مانیں ، اس کی جواب دہی ان پر ہی ہے ۔ قُلْ إِنَّمَا أُمِرْتُ ؛ پیغمبر ! تم کہہ دو ۔ مجھے تو صرف حکم دیا گیا ہے ، میں صرف اس بات پر مامور ہوں ۔ اَنْ اَعْبُدَ اللهَ ؛ کہ اللہ کی عبادت کروں اور اس کی بندگی کروں ۔ وَلَا أُشْرِكَ بِهِ ؛ اور اس سے شرک نہ کروں ۔ إِلَيْهِ ادْعُوا ؛ خدا ہی کی طرف سب کو بُلاتا ہوں ۔ یہی میری دعوت ہے ۔ وَإِلَيْهِ مَابِ ؛ اور وہی میرا مرجع و مآب ہے ۔ اُسی کی طرف میرا لوٹ کر جانا ہے ۔

Wa-lladhīna ātaynāhumu al-kitāba—and those unto whom We have given the Scripture, yafraḥūna—rejoice and find joy, bi-mā unzila ilayk—in that which has been revealed unto you, the Holy Book bestowed upon you; wa-mina al-aḥzāb—yet among the factions and sects there are, man yunkiru ba‘ḍah—those who deny parts thereof and refuse to believe. Whether they accept it or not, the accountability rests upon them alone. Qul innamā umirtu—O Prophet, declare: 'I have only been commanded, I am solely commissioned, an a‘buda Allāha—that I worship Allah and submit unto Him, wa-lā ushrika bih—and ascribe no partner unto Him; ilayhi ad‘ū—unto God alone do I summon all humanity, this being my divine call; wa-ilayhi ma’āb—and unto Him is my return and ultimate resort; unto Him is my homecoming.'

ترجمہ (آیت ۳۶) :- ۔ جن لوگوں کو ہم نے کتاب دی ہے وہ وحی الہی سے جو تمہاری طرف اُتاری گئی ہے خوش ہوتے ہیں (اور انھیں فرحت ہوتی ہے) اور بعض گروہ ایسے بھی ہیں جو اس کے بعض سے انکار کرتے ہیں ۔ (پیغمبر !) تم کہہ دو میں صرف اس بات پر مامور ہوں کہ اللہ کی عبادت کروں اور اس سے شرک نہ کروں ۔ خدا ہی کی طرف دعوت دوں ، ( بلاؤں) اور اُسی کی طرف میرا مرجع و مآب ہے ۔ (میری بازگشت ہے میرا اس کی طرف پلٹ کر جانا ہے ) ۔
Translation (Verse 36): And those unto whom We gave the Scripture rejoice in that which has been revealed unto you, but among the factions are those who deny a part thereof. Say [O Prophet]: "I have only been commanded to worship Allah and not ascribe any partner unto Him; unto Him do I invite, and unto Him is my return."
آیت ۳۷
وَكَذٰلِكَ اَنْزَلْنٰهُ حُكْمًا عَرَبِيًّاؕ وَلَىِٕنِ اتَّبَعْتَ اَهْوَآءَهُمْ بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ الْعِلْمِۙ مَا لَكَ مِنَ اللّٰهِ مِنْ وَّلِيٍّ وَّلَا وَاقٍۗ ﴿۳۷﴾
Verse 37
وَكَذَٰلِكَ أَنزَلْنَٰهُ حُكْمًا عَرَبِيًّا ج وَلَئِنِ ٱتَّبَعْتَ أَهْوَآءَهُم بَعْدَ مَا جَآءَكَ مِنَ ٱلْعِلْمِ مَا لَكَ مِنَ ٱللَّهِ مِن وَلِىٍّ وَلَا وَاقٍ ﴿37﴾

[ص ۴۸] وَكَذَلِكَ اَنْزَلْنَهُ ؛ اور اسی طرح ہم نے اس قرآن کو اُتارا ہے ۔ حُكْمًا عَرَبِيًّا ؛ عربی زبان میں حکم ، کھلا فیصلہ ۔ وَلَئِنِ اتَّبَعْتَ ؛ اور اگر تم نے اتباع کی ، پیروی کی ، قدم بہ قدم چلے ۔ اَهْوَاءَ هُمْ ؛ ان کی خواہشوں کی ، ان کی ہوا و ہوس کی۔ بَعْدَ مَا جَاءَكَ ؛ بعد اس کے کہ تمہارے پاس آچکا ۔ مِنَ الْعِلْمِ ؛ علم سے ۔ مَا کا بیان ہے ۔ مَالَكَ مِنَ اللَّهِ ؛ تو تمہارے لئے نہیں اللہ سے ۔ اللہ کے مقابلہ میں ، اس کے خلاف ۔ مِنْ وَّلِي ؛ کوئی دوست ، کوئی ولی ۔ وَلَا وَاقٍ ؛ اور نہ کوئی بچانے والا ۔

[p. ۴۸] Wa-ka-dhālika anzalnāhu—and thus have We revealed this Qur’ān, ḥukman ‘arabiyyā—as a decisive judgment in the Arabic tongue, a manifest ordinance; wa-la’ini-ttaba‘ta—and if you should follow in their footsteps and comply with, ahwā’ahum—their arbitrary desires and vain passions, ba‘da mā jā’aka—after that which has reached you, mina al-‘ilm—of divine knowledge (clarifying mā), mā laka mina Allāh—then you would have against Allah, against His reckoning and displeasure, min waliyyin—no ally, friend, or protector, wa-lā wāq—nor any shield to protect you.

ترجمہ (آیت ۳۷) :- اور ہم نے اسی طرح عربی زبان میں ایک فیصلہ کن قرآن اُتارا ہے ۔ اگر تمہیں علم ہو جانے کے بعد تم لوگوں کی خواہشوں کی پیروی کرو گے تو خدا کے مقابل تمہارا نہ کوئی دوست رہے گا نہ کوئی بچانے والا ۔
Translation (Verse 37): And thus have We sent it down as an authoritative judgment in Arabic. And if you should follow their desires after the knowledge that has come unto you, you would have against Allah neither protector nor defender.
آیت ۳۸
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّنْ قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ اَزْوَاجًا وَّذُرِّيَّةًؕ وَمَا كَانَ لِرَسُوْلٍ اَنْ يَّاْتِيَ بِاٰىَةٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ لِكُلِّ اَجَلٍ كِتَابٌ ﴿۳۸﴾
Verse 38
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا رُسُلًا مِّن قَبْلِكَ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَٰجًا وَذُرِّيَّةً ج وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ أَن يَأْتِىَ بِـَٔايَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ قلی لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ ﴿38﴾

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا ؛ اور ہم نے بھیجا ۔ رُسُلًا ؛ رسولوں کو ، پیغمبروں کو ۔ مِنْ قَبْلِكَ ؛ تم سے پہلے ۔ وَجَعَلْنَا لَهُمْ أَزْوَاجًا ؛ اور ان کے لئے بیویوں کو پیدا کیا ۔ وَذُرِّيَّةً ؛ اور اولاد کو ۔ وَمَا كَانَ لِرَسُولٍ ؛ اور نہیں ہے کسی پیغمبر کے ہاتھ میں ، اختیار میں ، اور اس کی قدرت سے باہر ہے ۔ صرف خدا کے ہاتھ میں ہے ۔ کیونکہ وہ قادر مطلق ہے ۔ أَنْ يَأْتِيَ بِايَةٍ ؛ کہ کوئی آیت لائے ، کوئی نشانی لائے ۔ اِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ؛ مگر اللہ کے اذن سے ، اس کی اجازت سے ، اس کے حکم سے ۔ لِكُلِّ اَجَلٍ ؛ ہر وقت کے لئے ، ہر مدّت کے لئے ، ہر معیاد کے لئے ۔ كِتَابٌ ؛ ایک کتاب ہے ، ایک نوشتہ الہی ہے ، ایک حکم معین ہے ۔

Wa-laqad arsalnā—and We certainly sent, rusulan—Messengers and Prophets, min qablik—before you, wa-ja‘alnā lahum azwājan—and We granted them wives, wa-dhurriyyah—and offspring; wa-mā kāna li-rasūlin—and it was never within the power or personal choice of any Messenger, being outside human capacity and solely in God’s omnipotent hands, an ya’tiya bi-āyah—that he should bring a miraculous sign, illā bi-idhni Allāh—except by the permission and decree of God. Li-kulli ajalin—for every appointed term, for each epoch and duration, kitāb—there is a decree inscribed, a divinely ordained dispensation.

ترجمہ (آیت ۳۸) :- اور ہم نے تم سے پہلے بہت سے پیغمبر بھیجے تھے اور ان کی بیویاں اور بچے بھی تھے ۔ اور کسی پیغمبر کو یہ قدرت نہیں کہ بغیر خدا کے حکم کے کوئی آیت ( کوئی نشانی لائے) ہر وقت کے لئے ایک نوشتہ ہے (ایک حکم نامہ ہے ) ۔
Translation (Verse 38): And We certainly sent Messengers before you, and granted them wives and offspring; and it was not for any Messenger to bring a sign except by Allah's leave. For every term there is a decree inscribed.
آیت ۳۹
يَمْحُوا اللّٰهُ مَا يَشَآءُ وَيُثْبِتُج صلے وَعِنْدَهٗٓ اُمُّ الْكِتٰبِ ﴿۳۹﴾
Verse 39
يَمْحُوا۟ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ وَيُثْبِتُ صلے وَعِندَهُۥٓ أُمُّ ٱلْكِتَٰبِ ﴿39﴾

يَمْحُوا اللَّهُ ؛ اللہ محو بھی کرتا ہے ، مٹاتا بھی ہے ۔ مَا يَشَاءُ ؛ جو چاہتا ہے ، جو اس کی مشیت میں ہے ۔ وَيُثْبِتُ ؛ اور ثابت و برقرار بھی رکھتا ہے ۔ وَعِنْدَهُ اُمُّ الْكِتٰبِ ؛ اور اسی کے پاس ہے اصل کتاب ۔

Yamḥū Allāhu—Allah effaces and eliminates, mā yashā’—what He wills according to His supreme wisdom, wa-yuthbit—and He confirms and establishes; wa-‘indahū ummu al-kitāb—and with Him is the Mother of the Book, the Master Archetype.

ترجمہ (آیت ۳۹) :- اللہ جو چاہتا ہے مٹاتا بھی ہے اور ثابت بھی رکھتا ہے ۔ اصل نوشتہ تو اسی کے پاس ہے ۔
Translation (Verse 39): Allah effaces whatever He wills and confirms [whatever He wills], and with Him is the Mother of the Book [the primordial archetype].

واضح ہو کہ دنیا میں اور عالم مثال میں کبھی کوئی بات معلوم ہوتی ہے کبھی کوئی بات ، اصل علم تو اللہ ہی کو ہے کہ وہ کرے گا کیا ۔ دوسرے سب لوگوں کے قیاسات ہیں ۔ اصل حقیقت تو اللہ کو معلوم ہے ۔ اُمُّ الکتاب سے مراد علمِ الہی ہے ۔[ص ۴۹] وہی تقدیر ہے ۔ ایک ایک چیز تقدیر کے مطابق جاری ہوتی ہے تو اُسے قضاء کہتے ہیں ۔

Let it be clarified that in this physical world and the imaginal realm (‘ālam al-mithāl), at times one thing appears and at other times another, whereas absolute primal knowledge belongs exclusively to Allah regarding what He will actualize. All other assertions are mere conjectures of created beings; ultimate reality is known solely to God. Umm al-Kitāb signifies the primordial Divine Omniscience.[p. ۴۹] That is divine predestination (taqdīr); and when each decree unfolds in accordance with predestination, it is termed divine execution (qaḍā’).

◈ پیغمبر تبلیغ کرتا ہے اور محاسبہ اللہ کے ہاتھ ہے

◈ The Prophet Delivers the Message, While the Reckoning Rests with Allah

آیت ۴۰
وَاِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ الَّذِيْ نَعِدُهُمْ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَاِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلٰغُ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ ﴿۴۰﴾
Verse 40
وَإِن مَّا نُرِيَنَّكَ بَعْضَ ٱلَّذِى نَعِدُهُمْ أَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ ٱلْبَلَٰغُ وَعَلَيْنَا ٱلْحِسَابُ ﴿40﴾

وَإِنْ مَّا نُرِيَنَّكَ ؛ اور اگر ہم تم کو دکھا ئیں ۔ بَعْضَ الَّذِي نَعِدُهُمْ ؛ بعض ایسی چیزیں جن کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یعنی ان پر عذاب آجائے ۔ اَوْ نَتَوَفَّيَنَّكَ ؛ یا ہم تمہیں وفات دے دیں اور تمہارا انتقال ہو جائے تو اس سے کیا ہوتا ہے ۔ فَإِنَّمَا عَلَيْكَ الْبَلْغُ ؛ پس اس کے سوا نہیں کہ تم پر واجب صرف تبلیغ ہے ۔ تمہارا کام احکام الہی پہنچا دینا ہے ۔ وَعَلَيْنَا الْحِسَابُ ؛ اور حساب لینا ہمارا کام ہے ۔ ہم ہی ان سے باز پرس کریں گے ۔

Wa-in mā nuriyannaka—and whether We show you, ba‘ḍa alladhī na‘iduhum—a portion of that which We promise them, namely the descent of punishment upon them in your lifetime, aw natawaffayannaka—or We cause you to die prior to that, what difference does it make? Fa-innamā ‘alayka al-balāgh—upon you lies solely the conveyance of the message; your duty is strictly to deliver the divine ordinances, wa-‘alaynā al-ḥisāb—while upon Us is the reckoning; We Ourselves shall call them to account.

ترجمہ (آیت ۴۰) :- اور اگر ہم تمہیں بعض ایسی چیزیں بتادیں جن کا ہم ان سے وعدہ کرتے ہیں یا تمہاری وفات ہو جائے تو تمہارا کام تو صرف تبلیغ کرنا (اور احکام پہنچانا تھا ، اس کو تم نے پورا کر دیا) اور محاسبہ کرنا (اور حساب لینا ) تو ہمارا کام ہے ۔
Translation (Verse 40): And whether We show you part of what We promise them or cause you to pass away, your duty is only conveyance [of the message], and upon Us is the reckoning.
آیت ۴۱
اَوَلَمْ يَرَوْا اَنَّا نَاْتِي الْاَرْضَ نَنْقُصُهَا مِنْ اَطْرَافِهَاؕ وَاللّٰهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهٖؕ وَهُوَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ ﴿۴۱﴾
Verse 41
أَوَلَمْ يَرَوْا۟ أَنَّا نَأْتِى ٱلْأَرْضَ نَنقُصُهَا مِنْ أَطْرَافِهَا ج وَٱللَّهُ يَحْكُمُ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِهِۦ ج وَهُوَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿41﴾

أَوَلَمْ يَرَوْا ؛ کیا ان لوگوں نے نہیں دیکھا ۔ اَنَّا نَأْتِي الْأَرْضَ نَنْقُصُهَا ؛ کہ ہم زمین کو گھٹاتے اور تنگ کرتے جاتے ہیں ۔ مِنْ أَطْرَافِهَا ؛ چوطرف سے ۔ یعنی ان پر ایسی آفتیں پڑتی ہیں کہ ان پر عرصہ حیات تنگ ہو رہا ہے اور زمین ان پر تنگ و تار ہو رہی ہے اور روز بروز اُن کافروں کی آبادی کم ہوتی جارہی ہے کیونکہ اکثر لوگ مسلمان ہو رہے ہیں ۔ واللہ يَحْكُمُ ؛ اور اللہ جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے ۔ لَا مُعَقِّبَ لِحُكْمِه ؛ کوئی اس کے حکم کی خلاف ورزی نہیں کر سکتا ، نہ کوئی اس کے حکم کو پسِ پشت ڈال سکتا ہے ۔ وَهُوَ سَرِيعُ الْحِسَابِ ؛ ( وقت آتا ہے ) تو وہ جھٹ پٹ حساب لیتا ہے ۔

A-wa-lam yaraw—have they not seen, annā na’tī al-arḍa nanquṣuhā—that We gradually curtail and constrict the land, min aṭrāfihā—from its borders on all sides? That is, calamities afflict them such that the sphere of their existence narrows, the earth becomes constricted for them, and day by day the population of these disbelievers declines as people steadily embrace Islam. Wa-Allāhu yaḥkumu—and Allah decrees whatever He wills; lā mu‘aqqiba li-ḥukmih—there is none who can overturn His decree nor set aside His command; wa-huwa sarī‘u al-ḥisāb—and when the appointed hour arrives, He is swift in reckoning.

ترجمہ (آیت ۴۱) :- - کیا لوگ اس امر کو نہیں دیکھتے کہ دنیا ان کافروں پر ہر طرف سے تنگ ہو رہی ہے ۔ (اور لوگ برابر مسلمان ہوتے جارہے ہیں) اور خدا جو چاہتا ہے حکم دیتا ہے کوئی اس کے حکم کو پس پشت نہیں ڈال سکتا (اور وقت آتا ہے تو) وہ جلد حساب بھی لیتا ہے ۔
Translation (Verse 41): Have they not seen that We set upon the land, curtailing it from its borders? And Allah judges; there is no adjustor of His decree, and He is swift in taking account.
آیت ۴۲
وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ فَلِلّٰهِ الْمَكْرُ جَمِيْعًاؕ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍؕ وَسَيَعْلَمُ الْكُفّٰرُ لِمَنْ عُقْبَي الدَّارِ ﴿۴۲﴾
Verse 42
وَقَدْ مَكَرَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَلِلَّهِ ٱلْمَكْرُ جَمِيعًا صلے يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ كُلُّ نَفْسٍ قلی وَسَيَعْلَمُ ٱلْكُفَّٰرُ لِمَنْ عُقْبَى ٱلدَّارِ ﴿42﴾

[ص ۵۰] وَقَدْ مَكَرَ الَّذِيْنَ ؛ اور وہ لوگ مکر کرتے ہیں ، تد بیر لڑاتے رہے ، سازشیں کرتے رہے ۔ جو تھے مِنْ قَبْلِهِمْ ؛ ان سے پہلے ۔ یعنی ان کی مکاری کوئی نئی بات نہیں ۔ یہ لوگ ہمیشہ مکر و فریب کرتے رہے ۔ فَلِلَّهِ الْمَكْرُ جَمِيعًا ؛ ہر قسم کی تدبیر تو اللہ کا کام ہے ۔ خدا ہی ان کی مکاری کی سزا دینے والا ہے ۔ يَعْلَمُ مَا تَكْسِبُ ؛ جانتا ہے جو کچھ کرتا ہے ۔ كُلُّ نفْسٍ ؛ ہر شخص۔ ہر شخص جو کچھ بھی کرتا ہے اس کی خدا کو ہر طرح خبر ہے ۔ وَسَيَعْلَمُ الْكُفْرُ ؛ اور اب کافروں کو علم ہو جائے گا ۔ منکرین جان ہی لیں گے ۔ لِمَنْ عُقْبَى الدَّارِ ؛ کہ کس کے لئے ہے آخرت کی نیک انجامی ۔

[p. ۵۰] Wa-qad makara alladhīna—and those plotted, devised stratagems, and conspired, min qablihim—who were before them; that is, their cunning is nothing new, for people before them likewise plotted continually. Fa-li-llāhi al-makru jamī‘an—yet to Allah belongs the supreme counter-stratagem entirely; God alone is the Retributor of their deceptions. Ya‘lamu mā taksibu—He knows whatever is earned and committed, kullu nafsin—by every single soul; whatever any person does, God possesses full knowledge thereof. Wa-saya‘lamu al-kuffāru—and soon the disbelievers will come to know, the deniers will realize, li-man ‘uqbā ad-dār—for whom is the ultimate blessed outcome of the final abode.

ترجمہ (آیت ۴۲) :- اور ان سے پہلے جو لوگ تھے وہ سب مکر و فریب کیا کرتے تھے مگر ان کے مکر کی پوری پوری سزا دینا اللہ ہی کا کام ہے جو خوب جانتا ہے ہر شخص جو کچھ کرتا ہے اور عنقریب منکرین کو معلوم ہی ہو جائے گا کہ آخرت کی نیک انجامی کس کے حصہ میں ہے ۔
Translation (Verse 42): And those before them plotted, but to Allah belongs the entire plan; He knows what every soul earns, and soon the disbelievers will know to whom belongs the final home.
آیت ۴۳
وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لَسْتَ مُرْسَلًاؕ قُلْ كَفٰى بِاللّٰهِ شَهِيْدًاۢ بَيْنِيْ وَبَيْنَكُمْۙ وَمَنْ عِنْدَهٗ عِلْمُ الْكِتٰبِۗ ﴿۴۳﴾
Verse 43
وَيَقُولُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لَسْتَ مُرْسَلًا ج قُلْ كَفَىٰ بِٱللَّهِ شَهِيدًۢا بَيْنِى وَبَيْنَكُمْ وَمَنْ عِندَهُۥ عِلْمُ ٱلْكِتَٰبِ ﴿43﴾

وَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ؛ اور منکرین کہتے ہیں ۔ لَسْتَ مُرْسَلا ؛ تم پیغمبر نہیں ہو ۔ قُلْ ؛ پیغمبر تم کہہ دو ۔ کفی بِاللهِ شَهِيدًا ؛ اللہ گواہی دینے والا بس ہے ۔ کافی ہے ۔ بَيْنِي وَبَيْنَكُمْ ؛ میرے اور تمہارے درمیان ۔ وَمَنْ عِنْدَهُ ؛ اور جس کے پاس ہے ۔ عِلْمُ الْكِتَبِ ؛ نوشتہ الٰہی کا علم ۔ تقدیر میں کیا ہونے والا ہے خدا ہی کو معلوم ہے ۔ جس کے پاس آسمانی کتاب کا علم ہے وہ کافی گواہ ہے ۔

Wa-yaqūlu alladhīna kafarū—and those who disbelieve say: lasta mursalā—you are not a Messenger! Qul—say, O Prophet: kafā bi-llāhi shahīdan—sufficient is Allah as a witness, baynī wa-baynakum—between me and you; wa-man ‘indahū—and whoever possesses, ‘ilmu al-kitāb—knowledge of the Scripture and divine decree. What is destined to transpire is known to God alone, and whoever is gifted with knowledge of the heavenly Book stands as a sufficient witness.

ترجمہ (آیت ۴۳) :- اور کافر کہتے ہیں تم پیغمبر نہیں ہو (اے پیغمبر!) تم کہو میرے تمہارے درمیان اللہ کافی شاہد ہے جس کے پاس کتاب الہی (اور تقدیر کا علم) ہے ۔
Translation (Verse 43): And those who disbelieve say: "You are not a Messenger." Say: "Sufficient is Allah as witness between me and you, and whoever has knowledge of the Scripture."

◈ سُوْرَةُ إِبْرَاهِيمَ مَكِّيَّةٌ وَهِيَ اثْنَتَانِ وَخَمْسُونَ آيَةً وَسَبْعَةُ أَرْكُعٍ
سورۃ ابراہیم مکہ میں نازل ہوئی اس میں باون (۵۲) آیتیں اور سات (۷) رکوع ہیں

◈ SŪRAH IBRĀHĪM (MECCAN — 52 VERSES, 7 SECTIONS)
Sūrah Ibrāhīm was revealed in Mecca; it comprises fifty-two (52) verses and seven (7) sections (rukū‘s).

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.

آیت ۱
الٓرٰۗ كِتٰبٌ اَنْزَلْنٰهُ اِلَيْكَ لِتُخْرِجَ النَّاسَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِۙ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ اِلٰى صِرَاطِ الْعَزِيْزِ الْحَمِيْدِۙ ﴿۱﴾[ص ۵۱]
Verse 1
الٓر ج كِتَٰبٌ أَنزَلْنَٰهُ إِلَيْكَ لِتُخْرِجَ ٱلنَّاسَ مِنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ إِلَىٰ صِرَٰطِ ٱلْعَزِيزِ ٱلْحَمِيدِ ﴿1﴾[p. ۵۱]

الر - کتب ؛ ایک عظیم الشان کتاب ہے یعنی قرآن - اَنْزَلْنَهُ إِلَيْكَ ؛ ہم نے اس کو تم پر نازل کیا ، اُتارا ۔ کیوں؟ لِتُخْرِجَ النَّاسَ ؛ کہ تم لوگوں کو نکالو - مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّوْرِ ، ظلمتوں اور تاریکیوں سے نور کی طرف ، یعنی بداعتقادیوں سے نکال کر ہدایت کی طرف لوگوں کو لاؤ۔ مگر حضرت پیغمبر ہیں ۔ بے اجازت کوئی کام نہیں کرتے ۔ بِإِذْنِ رَبِّهِمْ ، ان سب کے پروردگار کے اذن اور اجازت سے ۔ وہ نور کیا ہے ؟ إلى صِرَاطِ الْعَزِيرِ الْحَمِيدِ ؛ عزت مند اور قابلِ حمد کے راستہ کی طرف ۔

Alif-Lām-Rā. Kitāb—this is a magnificent Scripture, namely the Qur’ān; anzalnāhu ilayk—We have revealed it unto you, sent it down. For what purpose? Li-tukhrija an-nāsa—that you may bring humanity forth, mina aẓ-ẓulumāti ilā an-nūr—out from the layers of darkness into the Light, meaning delivering people out of corrupt beliefs and misguidance into divine guidance. Yet the Prophet performs no act without divine authorization; hence: bi-idhni rabbihim—by the permission and leave of their Lord. What is that Light? Ilā ṣirāṭi al-‘Azīzi al-Ḥamīd—unto the path of the Almighty, the All-Praised.

ترجمہ (آیت ۱) :- ایک عظیم الشان کتاب ہے جس کو ہم نے تمہاری طرف اُتارا تا کہ تم لوگوں کو ظلمتوں سے نور کی طرف لے جاؤ سب کے رب کی اجازت سے ۔ عزت مند قابل حمد خدا کے راستہ کی طرف ۔
Translation (Verse 1): [This is] a magnificent Book which We have sent down unto you, that you might bring mankind forth from darknesses into the light by permission of their Lord, unto the path of the Almighty, the All-Praised.

واضح ہو کہ ظلمات تو جمع ہے اور نور واحد ہے ۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ حق مذہب ایک ہے باقی کے سب مذہب باطل ہیں ۔ وہ عزیز وحمید کون ہے؟

Let it be noted that ẓulumāt (darknesses) is plural, whereas nūr (light) is singular. This demonstrates that the Religion of Truth is one, while all other creeds are vain and false. Who is this Almighty, All-Praised?

آیت ۲
اللّٰهِ الَّذِيْ لَهٗ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَمَا فِي الْاَرْضِؕ وَوَيْلٌ لِّلْكٰفِرِيْنَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيْدِۙ ﴿۲﴾
Verse 2
ٱللَّهِ ٱلَّذِى لَهُۥ مَا فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ قلی وَوَيْلٌ لِّلْكَٰفِرِينَ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدٍ ﴿2﴾

اللہ ؛ وہ اللہ ہے ۔ کیسا اللہ ؟ الَّذِي لَهُ مَا فِي السَّمَوتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ ؛ جو آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب اس کا ہے ، اس کی ملک ہے ۔ وَوَيْلٌ لِلْكَافِرِينَ ؛ اور یہ کافر ، یہ منکر ، خدا کو نہیں مانتے تو افسوس ہے ان منکروں پر ۔ ان کافروں کی مٹی خراب ہے ، (ان کی حالت افسوس ناک ہے ) ۔ مِنْ عَذَابٍ شَدِيدِ ؛ ایک سخت عذاب سے ۔

Allāh—He is Allah! What Allah? Alladhī lahū mā fī as-samāwāti wa-mā fī al-arḍ—He unto Whom belongs all that is in the heavens and all that is in the earth, all of it being His dominion. Wa-waylul-lil-kāfirīn—and woe unto the disbelievers! These deniers who do not believe in God—wretched is their fate and deplorable is their state—min ‘adhābin shadīd—from a severe chastisement!

ترجمہ (آیت ۲) :- - ( یہ راستہ ہے) اللہ کا جس کی ملک ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ اور عذاب شدید سے کافروں کی مٹی خراب ہے ، (ان کی حالت افسوس ناک ہے ) ۔
Translation (Verse 2): [This is the path of] Allah, to Whom belongs whatever is in the heavens and whatever is on the earth. And woe to the disbelievers from a severe punishment [how deplorable is their plight!].

ان کافروں کے کیا خیالات ہیں ؟

What are the mindsets of these disbelievers?

آیت ۳
الَّذِيْنَ يَسْتَحِبُّوْنَ الْحَيٰوةَ الدُّنْيَا عَلَي الْاٰخِرَةِ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيْلِ اللّٰهِ وَيَبْغُوْنَهَا عِوَجًاؕ اُولٰٓىِٕكَ فِيْ ضَلٰلٍۭ بَعِيْدٍ ﴿۳﴾
Verse 3
ٱلَّذِينَ يَسْتَحِبُّونَ ٱلْحَيَوٰةَ ٱلدُّنْيَا عَلَى ٱلْـَٔاخِرَةِ وَيَصُدُّونَ عَن سَبِيلِ ٱللَّهِ وَيَبْغُونَهَا عِوَجًا ج أُو۟لَٰٓئِكَ فِى ضَلَٰلٍۭ بَعِيدٍ ﴿3﴾

الَّذِيْنَ يَسْتَحِبُّوْنَ ؛ جو محبوب رکھتے ہیں ، پسند کرتے ہیں ۔ ترجیح دیتے ہیں ۔ اَلْحَيُوةَ الدُّنْيَا ؛ دنیوی زندگی کو ۔ عَلَي الْآخِرَةِ ؛ آخرت پر ، صرف اتنا ہی نہیں کہ وہ خود بے راہ ہیں بلکہ ۔ وَيَصُدُّوْنَ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ ؛ اور دوسروں کو بھی راہِ خدا[ص ۵۲] سے روکتے ہیں اور کیا کرتے ہیں ؟ وَيَبْغُوْنَهَا عِوَجًا ؛ اور اس میں کبھی اور ٹیڑھا پن چاہتے ہیں ، پیدا کرتے ہیں اور قسم قسم کے شبہات اور اعتراضات کرتے ہیں ۔ أُولَئِكَ فِي ضَلَلٍ بَعِيدٍ ؛ یہ لوگ دور دراز ، لمبی چوڑی گمراہی میں پڑے ہوئے ہیں اور ان کی گمراہی کا سلسلہ کبھی ختم ہی نہیں ہوتا ۔

Alladhīna yastaḥibbūna—those who love, prefer, and give precedence unto, al-ḥayāta ad-dunyā—the worldly life, ‘alā al-ākhirah—over the Hereafter. Not only are they themselves misguided, but: wa-yaṣuddūna ‘an sabīli Allāh—and they hinder others from the path of Allah...[p. ۵۲] ...preventing them; and what else do they do? Wa-yabghūnahā ‘iwajā—and they seek crookedness and distortion in it, raising manifold doubts and objections. Ulā’ika fī ḍalālim-ba‘īd—those are in extreme, far-flung misguidance, and the chain of their error never comes to an end.

ترجمہ (آیت ۳) :- یہ کافر لوگ دنیوی زندگی کو آخرت کی زندگی پر ترجیح دیتے ہیں اور لوگوں کو راہِ خدا سے روکتے ہیں اور اس میں کبھی (اور بے راہی) پیدا کرتے ہیں ۔ یہ لوگ تو بڑی دور کی گمراہی میں ہیں ۔
Translation (Verse 3): Those who prefer the life of this world over the Hereafter, avert [others] from the path of Allah, and seek to make it crooked—those are in extreme error.
آیت ۴
وَمَآ اَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُوْلٍ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهٖ لِيُبَيِّنَ لَهُمْؕ فَيُضِلُّ اللّٰهُ مَنْ يَّشَآءُ وَيَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُؕ وَهُوَ الْعَزِيْزُ الْحَكِيْمُ ﴿۴﴾
Verse 4
وَمَآ أَرْسَلْنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِۦ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ صلے فَيُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهْدِى مَن يَشَآءُ ج وَهُوَ ٱلْعَزِيزُ ٱلْحَكِيمُ ﴿4﴾

وَمَا أَرْسَلْنَا مِنْ رَّسُولٍ ؛ اور ہم نے نہیں بھیجا کسی پیغمبر کو ۔ کسی رسول کو ۔ اِلَّا بِلِسَانِ قَوْمِهِ ؛ مگر اس کی قوم کی زبان میں کیونکہ وہی مخاطب اول ہیں ، بلا واسطہ گفتگو انھیں سے ہوتی ہے ۔ پھر تبلیغ کرنا ، مذہب کی اشاعت کرنا علماء کا کام ہے ۔ لِيُبَيِّنَ لَهُمْ ؛ تاکہ ان کو بیان کردے ، صاف صاف بتادے ۔ فَيُضِلُّ اللَّهُ مَنْ يَشَاءُ ؛ پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ رکھتا ہے ۔ وَيَهْدِي مَنْ يَشَاءُ ؛ اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے ۔ وَهُوَ الْعَزِيزُ ؛ اور وہ عزت والا ، زبردست اور غالب ہے ۔ الْحَكِيمُ ؛ اور حکمت والا ہے ۔ بے مصلحت ، بے حکمت کوئی کام نہیں کرتا ۔

Wa-mā arsalnā mir-rasūlin—and We never sent any Messenger, illā bi-lisāni qawmih—except in the tongue of his people, because they are the primary addressees with whom direct communication occurs; thereafter, the propagation of religion is the duty of scholars; li-yubayyina lahum—that he might make the message clear unto them; fa-yuḍillu Allāhu man yashā’—then Allah leaves in misguidance whomsoever He wills, wa-yahdī man yashā’—and guides whomsoever He wills; wa-huwa al-‘Azīz—and He is the Almighty, the Invincible and Victorious, al-Ḥakīm—the All-Wise, Who never acts without profound purpose and supreme wisdom.

ترجمہ (آیت ۴) :- اور ہم نے کوئی رسول نہیں بھیجا مگر اس کی قوم کی زبان میں تاکہ انھیں (احکام الہی ) بیان کرے ۔ پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ رکھتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور وہ زبردست ، حکمت والا ہے ۔
Translation (Verse 4): And We sent not a Messenger except with the language of his people, in order that he might make [the divine commandments] clear to them. Then Allah leaves in straying whom He wills and guides whom He wills; and He is the Almighty, the All-Wise.

◈ خدا جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت نہیں کرتا

◈ Allah Guides Whomsoever He Wills and Leaves in Error Whomsoever He Wills

ہدایت کے معنی راستہ بتانے کے بھی ہیں اور منزل مقصود پر پہنچانے کے بھی ہیں ۔ اگر منزل مقصود پر پہنچانے کے معنے لئے جائیں تو اس میں کسی کو کلام نہیں ۔ اور اگر راستہ بتانے کے معنے لئے جائیں تو اس سے یہ شبہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا خدا نے سب کو راستہ نہیں بتایا ؟ سب کو تو راستہ بتایا تھا پھر بعض کو گمراہ کیوں رکھا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اجمالی ہدایت تو سب کے لئے ہے مگر تفصیلی ہدایت سب کے لئے نہیں ۔ اور دوسری بات یہ ہے کہ ہدایت قبول کرنے کے لئے اہلیت و قابلیت بھی شرط ہے ۔ جب کسی میں ہدایت قبول کرنے کی صلاحیت ہی نہیں تو وہ ہدایت کیونکر حاصل کر سکتا ہے ؟ خدا کی مشیت اس کی حکمت کے تابع ہے اور اس کی حکمت انسان کی استعداد اور قابلیت کے موافق کام کرتی ہے ۔

Guidance (hidāyah) conveys both the sense of pointing out the way and conveying one directly unto the destination. If taken in the sense of bringing one to the final destination, none disputes that this is solely by divine grace. If understood in the sense of demonstrating the path, the query arises: Did God not demonstrate the path unto all? Indeed, general guidance was given to all humanity; why then are some left in straying? The answer is that universal primal guidance is for all, but detailed spiritual illumination is not granted uniformly. Furthermore, the capacity and receptivity to accept guidance are indispensable prerequisites. When an individual lacks the spiritual capacity to embrace guidance, how can he attain it? Divine will (mashī’ah) operates in harmony with divine wisdom (ḥikmah), and divine wisdom acts in full accordance with the innate receptivities and aptitudes of souls.

آیت ۵
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى بِاٰىٰتِنَآ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ الظُّلُمٰتِ اِلَي النُّوْرِۙ وَذَكِّرْهُمْ بِاَيّٰىمِ اللّٰهِؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُوْرٍ ﴿۵﴾
Verse 5
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ بِـَٔايَٰتِنَآ أَنْ أَخْرِجْ قَوْمَكَ مِنَ ٱلظُّلُمَٰتِ إِلَى ٱلنُّورِ وَذَكِّرْهُم بِأَيَّىٰمِ ٱللَّهِ ج إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ لِّكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ ﴿5﴾

وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا مُوسَى بِايْتِنَا ؛ اور ہم نے موسیٰ کو اپنی نشانیاں اور معجزات دے کر بھیجا ۔ اَنْ اَخْرِجْ قَوْمَكَ ؛ کہ تم اپنی قوم کو نکالو ۔ مِنَ الظُّلُمَاتِ إِلَى النُّورِ ؛ تاریکیوں سے روشنی کی طرف ، کفر سے ایمان کی طرف ۔ وَذَكِّرْهُمْ بِأَيَّامِ اللَّهِ ؛ اور انھیں اللہ کے دنوں کی یاد دلاؤ ۔[ص ۵۳] قیامت سے ڈراؤ ، اس کی نعمت و نقمت بیان کرو ۔ عالم میں جو تغیرات ہورہے ہیں اور اسباب سے جو نتائج نکل رہے ہیں ۔ ان پر ان لوگوں کو متوجہ کرو جو چیز کسی زمانہ یا کسی شخص سے یا کسی قوم سے خاص نہیں ہوتی ۔ خدائے تعالیٰ اس کو اپنی طرف نسبت دیتا ہے کیونکہ وہ مسبب الاسباب ہے ، علت العلل ہے ۔ إِنَّ فِي ذَلِكَ ؛ بے شک اس میں ۔ لَآيَاتٍ ؛ البتہ نشانیاں ہیں ، عبرتیں ہیں ۔ لِكُلِّ صَبَّارٍ شَكُورٍ ؛ ہر صبر و شکر کرنے والے کے لئے ۔ پہلے دل لگا کر برداشت کر کے ، غور و فکر کرنا چاہئیے اور جب اس کی حکمت اور حقیقت کھل جائے تو اس کی قدر اور شکر کرنا چاہئیے ۔

Wa-laqad arsalnā Mūsā bi-āyātinā—and We certainly sent Moses with Our signs and miracles: an akhrij qawmaka—that bring forth your people, mina aẓ-ẓulumāti ilā an-nūr—from the darknesses into the light, from disbelief into faith; wa-dhakkirhum bi-ayyāmi Allāh—and remind them of the Days of Allah...[p. ۵۳] ...warn them of the Day of Resurrection, and recount unto them His bounties and His retributions. Direct their attention unto the transformations taking place in the universe and the outcomes unfolding from causes; whatever is not confined to a single era, individual, or nation, God Almighty attributes directly unto Himself, for He is the Supreme Causer of Causes (Musabbib al-Asbāb) and the Primal Cause of all effects (‘Illat al-‘Ilal). Inna fī dhālika—truly in that, la-āyātin—are signs and moral lessons, li-kulli ṣabbārin shakūr—for every patient and grateful soul. First, one should endure with perseverance, meditate deeply, and when its wisdom and reality become apparent, one should appreciate it and offer gratitude.

ترجمہ (آیت ۵) :- اور ہم نے موسی کو اپنی آیتیں دے کر بھیجا تھا کہ اپنی قوم کو ظلمتوں سے نور کی طرف نکالو اور بحکمِ خدا زمانہ میں جو تغیرات ہو رہے ہیں اس سے عبرت دلاؤ ۔ اس میں ہر صابر و شاکر کے لئے نشانیاں ہیں ، (عبرت ہے) ۔
Translation (Verse 5): And We certainly sent Moses with Our signs, [saying]: "Bring your people forth from darknesses into the light, and remind them of the days of Allah." Truly in that are signs for every patient and grateful soul.
آیت ۶
وَاِذْ قَالَ مُوْسٰى لِقَوْمِهِ اذْكُرُوْا نِعْمَةَ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ اِذْ اَنْجٰىكُمْ مِّنْ اٰلِ فِرْعَوْنَ يَسُوْمُوْنَكُمْ سُوْٓءَ الْعَذَابِ وَيُذَبِّحُوْنَ اَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُوْنَ نِسَآءَكُمْؕ وَفِيْ ذٰلِكُمْ بَلَآءٌ مِّنْ رَّبِّكُمْ عَظِيْمٌۗ ﴿۶﴾
Verse 6
وَإِذْ قَالَ مُوسَىٰ لِقَوْمِهِ ٱذْكُرُوا۟ نِعْمَةَ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ أَنجَىٰكُم مِّنْ ءَالِ فِرْعَوْنَ يَسُومُونَكُمْ سُوٓءَ ٱلْعَذَابِ وَيُذَبِّحُونَ أَبْنَآءَكُمْ وَيَسْتَحْيُونَ نِسَآءَكُمْ ج وَفِى ذَٰلِكُم بَلَآءٌ مِّن رَّبِّكُمْ عَظِيمٌ ﴿6﴾

وَإِذْ قَالَ مُوسَى ؛ اور یاد کرو جب کہ موسی نے کہا ۔ لِقَوْمِهِ ؛ اپنی قوم سے ۔ اُذْكُرُوا ؛ یاد کرو ، خیال رکھو ، ذکر کرو ۔ نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ ؛ اللہ کی نعمت کو جو تم کو دی گئی ۔ اللہ کے انعام کو ، اس کے احسان کو جو تم پر ہوا ۔ اِذْ أَنْجَكُمْ ؛ جب اس نے تمہیں نجات دی ، چھڑا لیا ۔ مِنْ آلِ فِرْعَوْنَ ؛ فرعون کے متعلقین کے ہاتھ سے ، آلِ فرعون سے ۔ وہ کیا کرتے تھے ۔ يَسُوْمُوْنَكُمْ ؛ تمہیں دیتے تھے ، چکھاتے تھے ۔ تم کو مبتلا کرتے تھے ، تم پر ڈالتے تھے ۔ سُوءَ الْعَذَابِ ؛ عذاب کی سختی کو ۔ سخت تکلیف کو ۔ اور کیا کرتے تھے ؟ وَيُذَبِّحُوْنَ ؛ اور ذبح کرتے تھے ، مار ڈالتے تھے ۔ ابْنَاءَ كُمْ ؛ تمہارے بیٹوں کو ۔ وَيَسْتَحْيُونَ ؛ اور زندہ رکھتے تھے ۔ حیات پر رہنے دیتے تھے ۔ نِسَاءَ كُمْ ؛ تمہاری عورتوں کو ۔ وَفِي ذَلِكُمْ ؛ اور اس میں ۔ بَلَاءٌ ؛ امتحان ہے ، آزمائش ہے ، ابتلا ہے ۔ مِنْ رَّبِّكُمْ ؛ تمہارے رب کی طرف سے ۔ عَظِيمٌ ؛ بڑی بھاری ۔

Wa-idh qāla Mūsā—and remember when Moses said, li-qawmihi—unto his people: udhkurū—remember, keep in mind, and recount, ni‘mata Allāhi ‘alaykum—the favor of Allah upon you, the blessing and bounty bestowed upon you, idh anjākum—when He delivered you, rescuing you, min āli Fir‘awn—from the people of Pharaoh and his retinue. What were they doing? Yasūmūnakum—they were inflicting upon you, subjecting you unto, sū’a al-‘adhāb—an agonizing torment and terrible hardship; and what else? Wa-yudhabbiḥūna—and they slaughtered and put to death, abnā’akum—your sons, wa-yastaḥyūna—while they kept alive, letting them remain, nisā’akum—your women. Wa-fī dhālikum—and in that was, balā’un—a trial, test, and tribulation, mir-rabbikum—from your Lord, ‘aẓīm—momentous and immense.

ترجمہ (آیت ۶) :- اور یاد کرو جب کہ موسی نے کہا اپنی قوم سے یاد کرو اس انعام و احسان کو جو اللہ نے تم پر کیا ۔ جب کہ تم کو آل فرعون سے نجات دی ( متعلقین فرعون کے ہاتھ سے چھڑالیا ) ۔ وہ تم کو سخت عذاب دیتے تھے اور تمہارے بچوں کو ذبح کرتے اور تمہاری عورتوں کو زندہ (باقی) رکھتے تھے اور اس میں تمہارے رب کی طرف سے بڑی آزمائش تھی ۔
Translation (Verse 6): And remember when Moses said to his people: "Remember the favor of Allah upon you when He delivered you from the people of Pharaoh, who afflicted you with dreadful torment, slaughtering your sons and letting your women live; and in that was a tremendous trial from your Lord."
آیت ۷
وَاِذْ تَاَذَّنَ رَبُّكُمْ لَىِٕنْ شَكَرْتُمْ لَاَزِيْدَنَّكُمْ وَلَىِٕنْ كَفَرْتُمْ اِنَّ عَذَابِيْ لَشَدِيْدٌ ﴿۷﴾
Verse 7
وَإِذْ تَأَذَّنَ رَبُّكُمْ لَئِن شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ صلے وَلَئِن كَفَرْتُمْ إِنَّ عَذَابِى لَشَدِيدٌ ﴿7﴾

[ص ۵۴] وَإِذْ تَأَذَّنَ ؛ اور جب کہ سنا دیا ، بتا دیا ، کانوں تک پہنچا دیا ۔ رَبُّكُمْ ؛ تمہارے رب نے ۔ لَئِنْ شَكَرْتُمْ ؛ اگر تم نے شکر کیا ، احسان مانا ، ہمارے دیئے کی قدر کی ، اس کو مناسب جگہ استعمال کیا ۔ لَا زِيدَنَّكُمْ ؛ تو ضرور میں تم کو زیادہ دوں گا ۔ اور دوں گا ۔ وَلَئِنْ كَفَرْتُمْ ؛ اور اگر تم نے کفرانِ نعمت کیا ، ناشکری کی ، ناقدری کی ، مناسب جگہ استعمال نہیں کیا ۔ اِنَّ عَذَابِي ؛ بے شک میرا عذاب ۔ لَشَدِيدٌ ؛ ضرور شدید ہے ، سخت ہے ۔

[p. ۵۴] Wa-idh ta’adhdhana—and remember when proclaimed, announced, and conveyed unto your ears, rabbukum—your Lord: la’in shakartum—if you offer gratitude, acknowledge divine beneficence, cherish what We have given and employ it in its rightful place, la-azīdannakum—I will surely grant you increase and bestow more upon you; wa-la’in kafartum—but if you show ingratitude, deny the blessing, despise it, and misuse it, inna ‘adhābī—truly My punishment, la-shadīd—is surely severe and dreadful.

ترجمہ (آیت ۷) :- اور یاد کرو جب کہ تمہارے رب نے سنا دیا تھا کہ اگر تم شکر کرو گے تو میں تمہیں اور دوں گا اور جو تم نے ناشکری کی تو میرا عذاب سخت ہے ۔
Translation (Verse 7): And remember when your Lord proclaimed: "If you are grateful, I will surely increase you [in favor]; but if you show ingratitude, truly My punishment is severe."
آیت ۸
وَقَالَ مُوْسٰٓي اِنْ تَكْفُرُوْٓا اَنْتُمْ وَمَنْ فِي الْاَرْضِ جَمِيْعًاۙ فَاِنَّ اللّٰهَ لَغَنِيٌّ حَمِيْدٌ ﴿۸﴾
Verse 8
وَقَالَ مُوسَىٰٓ إِن تَكْفُرُوٓا۟ أَنتُمْ وَمَن فِى ٱلْأَرْضِ جَمِيعًا فَإِنَّ ٱللَّهَ لَغَنِىٌّ حَمِيدٌ ﴿8﴾

وَقَالَ مُوسَي ؛ اور موسی نے کہا ۔ اِنْ تَكْفُرُوا ؛ اگر تم کفر کرو ، نہ مانو ، انکار کرو ۔ انْتُمْ وَمَنْ فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا ؛ تم اور وہ سب جو زمین میں ہیں ۔ فَاِنَّ اللهَ ؛ تو یقیناً اللہ ۔ لَغَنِيٌّ ؛ غنی ہے ، بے نیاز ہے ، بے پرواہ ہے ۔ حَمِيدٌ ؛ اور وہ قابل تعریف وحمد ہے ۔ اس کی ذاتی خوبیاں ہیں ۔ اس کو کسی اور کی کیا حاجت ہے ۔ کوئی مانے نہ مانے وہ بے شک خدا ہے ۔

Wa-qāla Mūsā—and Moses said: in takfurū—if you disbelieve, deny, and reject, antum wa-man fī al-arḍi jamī‘an—you and whoever is on the earth all together, fa-inna Allāha—then truly Allah, la-ghaniyyun—is Self-Sufficient, utterly Independent, and free of all need; ḥamīd—All-Praised, possessing inherent perfection and glory. What need could He ever have of anyone else? Whether anyone believes or denies, He is indisputably God!

ترجمہ (آیت ۸) :- اور موسی نے کہا اگر تم اور وہ سب لوگ جو زمین میں ہیں کفر کرو ( نہ مانو) تو بھی یقیناً اللہ غنی ہے قابل حمد و تعریف ہے ۔ (اس کو کسی کی حاجت نہیں ۔ وہ اچھا ہے ، ستودہ صفات والا ہے ) ۔
Translation (Verse 8): And Moses said: "If you should disbelieve, you and whoever is on the earth all together, yet truly Allah is Self-Sufficient, All-Praised [He has no need of anything; He is supremely good and adorned with all laudable attributes]."
آیت ۹
اَلَمْ يَاْتِكُمْ نَبَؤُا الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوْحٍ وَّعَادٍ وَّثَمُوْدَط ؞ وَالَّذِيْنَ مِنْۢ بَعْدِهِمْط ؞ لَا يَعْلَمُهُمْ اِلَّا اللّٰهُؕ جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُمْ بِالْبَيِّنٰتِ فَرَدُّوْٓا اَيْدِيَهُمْ فِيْٓ اَفْوَاهِهِمْ وَقَالُوْٓا اِنَّا كَفَرْنَا بِمَآ اُرْسِلْتُمْ بِهٖ وَاِنَّا لَفِيْ شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُوْنَنَآ اِلَيْهِ مُرِيْبٍ ﴿۹﴾
Verse 9
أَلَمْ يَأْتِكُمْ نَبَؤُا۟ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِكُمْ قَوْمِ نُوحٍ وَعَادٍ وَثَمُودَ ؞ وَٱلَّذِينَ مِنۢ بَعْدِهِمْ ؞ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا ٱللَّهُ ج جَآءَتْهُمْ رُسُلُهُم بِٱلْبَيِّنَٰتِ فَرَدُّوٓا۟ أَيْدِيَهُمْ فِىٓ أَفْوَٰهِهِمْ وَقَالُوٓا۟ إِنَّا كَفَرْنَا بِمَآ أُرْسِلْتُم بِهِۦ وَإِنَّا لَفِى شَكٍّ مِّمَّا تَدْعُونَنَآ إِلَيْهِ مُرِيبٍ ﴿9﴾

أَلَمْ يَأْتِكُمْ ؛ کیا تمہارے پاس نہیں آئی ۔ نَبَؤُا الَّذِيْنَ ؛ خبر ان لوگوں کی ۔ اس سے مَبنی ہے ۔ مِنْ قَبْلِكُمْ ؛ تم سے پہلے ، تم سے قبل ۔ قَوْمِ نُوحٍ وَّ عَادٍ وَ ثَمُودَ ؛ نوح کی قوم اور قومِ عاد و ثمود ۔ عاد و ثمود خود قو میں ہیں ۔ وَالَّذِيْنَ مِنْ بَعْدِهِمْ ؛ اور ان لوگوں کی خبر ، جو ان قوموں کے بعد ہوئے ہیں ۔ لَا يَعْلَمُهُمْ إِلَّا اللهُ ؛ اتنے بہت ہیں کہ ان کو خدا کے سوائے کوئی نہیں جانتا ۔ اللہ ہی کو اُن کا علم ہے ۔ جَاءَتْهُمْ ؛ اُن کے پاس آئے ۔ رُسُلُهُمْ ؛ پیغمبر لوگ ۔ ان کے پیغمبر ۔ بِالْبَيِّنت ؛ واضح دلائل کے ساتھ ۔ کھلی کھلی باتوں کے ساتھ ۔ فَرَدُّوا ؛ پھر انھوں نے لوٹا دیا ۔ رد کر دیا ۔ أَيْدِيَهُمْ ؛ ان کے ہاتھوں کو ، اپنے ہاتھوں کو ۔ فِى أَفْوَاهِهِمْ ؛ ان کے منہ میں ۔ فم اصل میں فوہ تھا ۔ اس کی جمع افواہ ہے ۔ اس کی تصغیر فُوَيْدٌ ہے ۔ اس حصہ آیت کے معنی تین ہو سکتے ہیں :[ص ۵۵] ا ۔ منکروں نے اپنے ہاتھ ، اپنے منھ میں ڈالے ، گویا غیظ و غضب سے اپنے ہاتھ کاٹتے تھے جیسے عَضُوْا عَلَيْكُمُ الْأَنَامِلَ مِنَ الْغَيْظِ -
۲ - منکروں نے اپنے ہاتھ اپنے منھ پر رکھے ۔ گویا خاموشی اختیار کرتے ہیں اور منھ سے ایک لفظ نہیں نکالتے ۔
۳ ۔ منکر اپنے ہاتھ نبیوں کے منھ میں ڈالتے ہیں اور کچھ کہنے سے روکتے ہیں ۔
وَقَالُوا ؛ اور انھوں نے کہا ۔ اِنَّا كَفَرْنَا ؛ ہم نہیں جانتے ۔ ہم صاف انکار کرتے ہیں ۔ بِمَا أُرْسِلْتُمْ بِهِ ؛ اس وحی سے جس کے ساتھ تم بھیجے گئے ہو ، مرسل ہو ، رسول بنائے گئے ہو ۔ وَإِنَّا لَفِي شَكٍّ ؛ اور بے شک ہم کو شک ہے ۔ ہم شک میں پڑے ہیں ۔ مِمَّا تَدْعُوْنَنَا إِلَيْهِ ؛ اس مذہب کے متعلق ، توحید کے متعلق ، اس وحی کے متعلق جس کی طرف تم ہم کو بُلاتے ہو ۔ مُرِيبٍ ؛ شک بھی کیسا ؟ ظاہر بے قرار کرنے والا ، دور از اطمینان ۔ خاطر جمعی سے کوسوں دور ۔

A-lam ya’tikum—has there not reached you, naba’u alladhīna—the account of those, min qablikum—who were before you: qawmi Nūḥin wa-‘Ādin wa-Thamūd—the people of Noah, and ‘Ād, and Thamūd (‘Ād and Thamūd being historical nations), wa-lladhīna mim-ba‘dihim—and the news of those who came after them? Lā ya‘lamuhum illā Allāh—none knows them except Allah, so innumerable were they that their exact count is known only to God; jā’at-hum rusuluhum—their Messengers came unto them, bi-l-bayyināt—with clear proofs and manifest miracles; fa-raddū aydiyahum—then they returned their hands, fī afwāhihim—into their mouths (fam was originally fūh, its plural being afwāh, and its diminutive fuwayd). The meaning of this clause allows three interpretations:[p. ۵۵] 1. The deniers bit their own hands in rage, gnawing at their fingers in fury, as described in the verse: ‘Aḍḍū ‘alaykumu al-anāmila mina al-ghayẓ (They bite their fingertips at you in rage).
2. The deniers placed their hands over their own mouths, adopting obstinate silence and refusing to utter a word of acceptance.
3. The deniers thrust their hands toward the mouths of the Prophets to silence them and physically prevent them from speaking.
Wa-qālū—and they said: innā kafarnā—we disbelieve, we flatly reject, bi-mā ursiltum bih—that message with which you have been sent as Messengers; wa-innā la-fī shakkin—and truly we are in doubt, perplexed, mimmā tad‘ūnanā ilayh—concerning that religion, that Tawḥīd, and that revelation unto which you summon us; murīb—a disquieting doubt, one that robs peace of mind and is leagues removed from certainty!

ترجمہ (آیت ۹) :- کیا تمہارے پاس ان لوگوں کی خبر نہیں پہنچی ، جو تم سے پہلے گزرے ہیں یعنی قوم نوح و عاد و ثمود اور وہ لوگ جو ان کے بعد ہوئے ہیں ۔ ان کو (ان کی تعداد) تو صرف اللہ ہی جانتا ہے ۔ ان کے پاس بہت سے پیغمبر واضح دلائل لے کر آئے مگر انھوں نے اپنے منھ پر اپنے ہاتھ رکھ لئے اور کہا (تو کیا کہا؟) تم جس مذہب کو لے کر آئے ہو ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے ۔ (ہم صاف صاف انکار کرتے ہیں ) اور تم جس مذہب اور توحید کی طرف بلاتے ہو اس میں ہم کو شک ہے اور ہم کو بالکل اطمینان نہیں ۔
Translation (Verse 9): Has there not reached you the news of those before you—the people of Noah, and ‘Ād, and Thamūd, and those after them? None knows them [their full number] except Allah. Their Messengers came to them with clear proofs, but they thrust their hands into their mouths and said: "Indeed, we disbelieve in that with which you have been sent, and indeed we are in disquieting doubt about that to which you invite us."
آیت ۱۰
قَالَتْ رُسُلُهُمْ اَفِي اللّٰهِ شَكٌّ فَاطِرِ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ يَدْعُوْكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوْبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ اِلٰٓي اَجَلٍ مُّسَمًّيؕ قَالُوْٓا اِنْ اَنْتُمْ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَاؕ تُرِيْدُوْنَ اَنْ تَصُدُّوْنَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا فَاْتُوْنَا بِسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ ﴿۱۰﴾
Verse 10
قَالَتْ رُسُلُهُمْ أَفِى ٱللَّهِ شَكٌّ فَاطِرِ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ صلے يَدْعُوكُمْ لِيَغْفِرَ لَكُم مِّن ذُنُوبِكُمْ وَيُؤَخِّرَكُمْ إِلَىٰٓ أَجَلٍ مُّسَمًّى ج قَالُوٓا۟ إِنْ أَنتُمْ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُنَا تُرِيدُونَ أَن تَصُدُّونَا عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ ءَابَآؤُنَا فَأْتُونَا بِسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ ﴿10﴾

قَالَتْ رُسُلُهُمْ ؛ ان کے پیغمبروں نے کہا ۔ اَفِي اللهِ شَك ؛ کیا تم کو اللہ میں ، اس کے وجود میں شک و شبہ ہے ،کسی قسم کی خلش ہے ۔ فَاطِرِ السَّمَوتِ وَالْأَرْضِ ؛ جو آسمانوں اور زمین کا پیدا کرنے والا ہے ۔ يَدْعُوْكُمْ ؛ وہ تمہیں بُلاتا ہے ۔ لِيَغْفِرَ لَكُمْ مِّنْ ذُنُوبِكُمْ ؛ تاکہ تمہارے قصور بخش دے، تمہارے ذنوب کو اپنے دامنِ رحمت میں چھپائے ۔ وَيُؤَخِّرَ كُمْ ؛ اور تا کہ تم کو مہلت دے اور تمہارے عذاب میں تاخیر کرے ۔ اِلَى اَجَلٍ مُّسَمًّى ؛ ایک مدت معین تک ۔ مقررہ وقت تک ۔ قَالُوا ؛ لوگوں نے کہا ۔ اِنْ اَنْتُمْ ؛ نہیں ہو تم ۔ اِلَّا بَشَرٌ ؛ مگر آدمی ۔ مِثْلُنَا ؛ مثل ہمارے ، ہمارے جیسے ۔ تُرِيدُونَ ؛ تمہارا ارادہ ہے ، تم چاہتے ہو ۔ اَنْ تَصُدُّوْنَا ؛ کہ ہم کو روکیں ۔ عَمَّا كَانَ يَعْبُدُ آبَاؤُنَا ؛ ان دیوتاؤں سے جن کی پرستش ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے ۔ ہم ہرگز نہیں مانتے ، نہ ان دیوتاؤں اور بُتوں کو چھوڑتے ہیں ۔ فَأْتُوْنَا بِسُلْطَنٍ مُّبِيْنٍ ؛ ہمارے پاس آؤ تو کوئی واضح دلیل کے ساتھ آؤ ۔ کوئی روشن معجزہ لاؤ جس سے تمہیں غلبہ ہو جائے ۔

Qālat rusuluhum—their Messengers said: a-fī Allāhi shakk—can there be any doubt concerning Allah and His divine existence, any lingering perplexity, fāṭiri as-samāwāti wa-l-arḍ—the Originator and Creator of the heavens and the earth? Yad‘ūkum—He invites you, li-yaghfira lakum min dhunūbikum—that He may forgive you your transgressions and envelop your faults in the mantle of His mercy, wa-yu’akhkhirakum—and grant you respite, delaying your punishment, ilā ajalim-musammā—until an appointed term, an ordained deadline! Qālū—the people replied: in antum—you are nothing, illā basharum-mithlunā—except mortals like us; turīdūna—your intent is, you desire, an taṣuddūnā—that you avert us, ‘ammā kāna ya‘budu ābā’unā—from those deities whom our forefathers used to worship! We will never comply, nor shall we abandon these deities and idols! Fa’tūnā bi-sulṭānim-mubīn—so bring unto us a clear proof, a manifest miracle that decisively demonstrates your triumph!

[ص ۵۶] ترجمہ (آیت ۱۰) :- ان کے پیغمبروں نے کہا کیا تمہیں آسمانوں اور زمین کے پیدا کرنے والے خدا میں شک ہے خدا تم کو اس لئے بلاتا ہے کہ تمہارے گناہ معاف کرے اور تم کو ایک مدت معین تک مہلت دے ۔ لوگوں نے کہا تم تو ہماری ہی طرح انسان ہو ۔ تم چاہتے ہو کہ جن دیوتاؤں کی پوجا ہمارے باپ دادا کیا کرتے تھے اس سے روکیں لہذا واضح اور غلبہ پیدا کرنے والی دلیل (یا معجزہ) لاؤ ۔
[p. ۵۶] Translation (Verse 10): Their messengers said: "Can there be any doubt concerning Allah, the Creator of the heavens and the earth? He calls you that He may forgive you your sins and grant you respite until an appointed term." They replied: "You are nothing but mortals like ourselves! You desire to turn us away from what our forefathers used to worship; so bring us a clear and overwhelming proof (or compelling sign)!"
آیت ۱۱
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ اِنْ نَّحْنُ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يَمُنُّ عَلٰى مَنْ يَّشَآءُ مِنْ عِبَادِهٖؕ وَمَا كَانَ لَنَآ اَنْ نَّاْتِيَكُمْ بِسُلْطٰنٍ اِلَّا بِاِذْنِ اللّٰهِؕ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ﴿۱۱﴾
Verse 11
قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ إِن نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يَمُنُّ عَلَىٰ مَن يَشَآءُ مِنْ عِبَادِهِۦ صلے وَمَا كَانَ لَنَآ أَن نَّأْتِيَكُم بِسُلْطَٰنٍ إِلَّا بِإِذْنِ ٱللَّهِ ج وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿11﴾

قَالَتْ لَهُمْ رُسُلُهُمْ ؛ ان سے ان کے پیغمبروں نے کہا ۔ اِنْ نَّحْنُ إِلَّا بَشَرٌ مِثْلُكُمْ ؛ نہیں ہیں مگر ہم تمہاری ہی طرح آدمی ، بے شک ہم بھی بشر ہیں ۔ خدائی کا دعوی نہیں کرتے ۔ وَلَكِنَّ اللهَ يَمُنُّ ؛ مگر اللہ احسان کرتا ہے اور پیغمبری سے سرفراز کرتا ہے ۔ عَلَى مَنْ يَشَاءُ ؛ جس پر چاہے ، اس کی مشیعت میں جو ہو ۔ مِنْ عِبَادِهِ ؛ اپنے بندوں میں سے ۔ وَمَا كَانَ لَنَا ؛ اور ہمارا کام نہیں ۔ اَنْ نَّأْتِيَكُمْ ؛ کہ تمہارے پاس آئیں ۔ بِسُلْطن ؛ غلبہ بخش معجزہ لے کر ۔ إِلَّا بِإِذْنِ اللهِ ؛ مگر خدا کے اذن و اجازت سے ۔ وَعَلَى اللهِ ؛ اور اللہ ہی پر ۔ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُوْنَ ؛ مومنوں کو توکل کرنا چاہیے ، چاہئیے کہ خدا پر بھروسہ رکھیں ۔

Qālat lahum rusuluhum (Their messengers said to them); in naḥnu illā basharun mithlukum (We are nothing but mortals like you; indeed, we too are human beings and lay no claim to divinity); wa-lākinna Allāha yamunnu (yet Allah confers His favor and ennobles with the prophetic mantle); ‘alā man yashā’u (upon whomsoever He wills, according to His divine decree); min ‘ibādihi (from among His servants); wa-mā kāna lanā (and it is not within our capacity); an na’tiyakum bi-sulṭān (that we should bring you an overwhelming miraculous proof); illā bi-idhni Allāh (except by Allah's leave and divine command); wa-‘alā Allāhi fa-lyatawakkali al-mu’minūn (and upon Allah alone let the believers place their trust—they ought to rely solely upon God).

ترجمہ (آیت ۱۱) :- ان سے ان کے رسولوں نے کہا کہ بے شک ہم تمہارے ہی جیسے انسان ہیں (آدمی ہیں) ، مگر اللہ اپنے بندوں میں سے جس پر چاہتا ہے احسان کرتا ہے (ممنونیت کرتا ہے) اور یہ ہمارا کام نہیں کہ ہم تمہارے پاس بغیر خدا کے حکم کے کوئی معجزہ لائیں (کوئی غلبہ کی بات سنائیں) اور ایمانداروں کو چاہیے کہ اللہ پر بھروسہ رکھیں (اس پر توکل کریں) ۔
Translation (Verse 11): Their messengers said to them: "Indeed, we are nothing but human beings like yourselves, yet Allah confers His favor upon whomsoever He wills from among His servants. Nor is it in our power to bring you a miraculous sign except by Allah's leave; and upon Allah alone let the believers rely."
آیت ۱۲
وَمَا لَنَآ اَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَي اللّٰهِ وَقَدْ هَدٰىنَا سُبُلَنَاؕ وَلَنَصْبِرَنَّ عَلٰى مَآ اٰذَيْتُمُوْنَاؕ وَعَلَي اللّٰهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُوْنَۗ ﴿۱۲﴾
Verse 12
وَمَا لَنَآ أَلَّا نَتَوَكَّلَ عَلَى ٱللَّهِ وَقَدْ هَدَىٰنَا سُبُلَنَا ج وَلَنَصْبِرَنَّ عَلَىٰ مَآ ءَاذَيْتُمُونَا ج وَعَلَى ٱللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ ٱلْمُتَوَكِّلُونَ ﴿12﴾

وَمَا لَنَا ؛ اور ہم سے کیونکر ممکن ہے ۔ ہمارے لئے مناسب نہیں ۔ الَّا نَتَوَكَّلَ ؛ کہ توکل نہ کریں ۔ عَلَي اللهِ ؛ اللہ پر ۔ وَقَدْ هَدَنَا ؛ اور حالانکہ اس نے ہم کو ہدایت کی ہے ، ہماری رہنمائی کی ہے ، ہم کو بتا دیا ہے ۔ سُبُلَنَا ؛ ہمارے راستے ۔ حالانکہ خدا نے ہماری ہدایت کی سبیل بتادی ۔ وَلَنَصْبِرَنَّ ؛ اور ہم ضرور صبر کریں گے ۔ عَلَى مَا اذَيْتُمُوْنَا ، تمہاری ایذا دہی پر ، ان طریقوں پر جن پر تم ہم کو ایذا دیتے ہو ۔ وَعَلَى اللهِ ؛ اور اللہ ہی پر ۔ فَلْيَتَوَكَّل ؛ چاہئے کہ توکل کریں ، بھروسہ رکھیں ۔ الْمُتَوَكِّلُوْنَ ، توکل کرنے والے ۔ اعتماد اور بھروسہ رکھنے والے ۔

Wa-mā lanā (And what reason have we, how could it be possible for us, or how would it be appropriate for us); allā natawakkala ‘alā Allāh (not to rely upon Allah); wa-qad hadānā subulanā (when He has already guided us along our paths, directed our way, and shown us the right course—He has made clear the means of our guidance); wa-la-naṣbiranna (and we shall surely endure with patience); ‘alā mā ādhaytumūnā (against whatever affliction you cause us, and against all the means by which you persecute us); wa-‘alā Allāhi fa-lyatawakkali al-mutawakkilūn (and upon Allah alone let those who trust place their reliance—those who anchor their hearts in utter dependence and firm faith).

[ص ۵۷] ترجمہ (آیت ۱۲) :- اور ہمارے لئے مناسب نہیں کہ ہم اللہ پر توکل نہ کریں حالانکہ اس نے ہمارے راستوں کی ہدایت کر دی ہے اور ہم ضرور تمہاری ایذا دہی پر صبر کریں گے اور توکل کرنے والوں کو خدا ہی پر توکل کرنا چاہئے ۔
[p. ۵۷] Translation (Verse 12): And why should we not rely upon Allah when He has guided us to our pathways? And we shall surely bear with patient endurance whatever harm you inflict upon us; and upon Allah alone let all those who rely place their trust.
آیت ۱۳
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُمْ مِّنْ اَرْضِنَآ اَوْ لَتَعُوْدُنَّ فِيْ مِلَّتِنَاؕ فَاَوْحٰٓي اِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ الظّٰلِمِيْنَۙ ﴿۱۳﴾
Verse 13
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ لِرُسُلِهِمْ لَنُخْرِجَنَّكُم مِّنْ أَرْضِنَآ أَوْ لَتَعُودُنَّ فِى مِلَّتِنَا صلے فَأَوْحَىٰٓ إِلَيْهِمْ رَبُّهُمْ لَنُهْلِكَنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿13﴾

وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوا ؛ اور کافروں نے کہا ۔ لِرُسُلِهِمْ ؛ اپنے رسولوں کو ، پیغمبروں کو ۔ لَنُخْرِ جَنَّكُمْ ؛ ضرور ہم تم کو نکال دیں گے ۔ مِنْ اَرْضِنَا ؛ ہماری سرزمین سے ہمارے ملک سے ۔ اَوْ لَتَعُودُنَّ ؛ یا تم عود کرو ، پلٹ آؤ ۔ فِي مِلَّتِنَا ؛ ہمارے مذہب میں ، ہماری ملت میں ۔ فَأَوْحَى إِلَيْهِمْ ؛ تو پیغمبروں کو وحی کی ، اطلاع دی ۔ رَبُّهُمْ ؛ ان کے رب نے ۔ لَنُهْلِكَنَّ الظَّلِمِينَ ؛ ہم ضرور ظالموں کو ہلاک کر دیں گے ۔ کافر لا جواب ہوئے تو ملک بدر کرنے کے لئے تیار ہوئے ۔ مگر ہوا کیا ؟ خود ہلاک ہوئے ، برباد ہوئے ۔

Wa-qāla alladhīna kafarū (And those who disbelieved said); li-rusulihim (to their messengers); la-nukhrijannakum min arḍinā (We shall surely expel you from our land and country); aw la-ta‘ūdunna fī millatinā (or else you must return to our creed and religion); fa-awḥā ilayhim rabbuhum (Whereupon their Lord revealed unto the prophets and informed them); la-nuhlikanna aẓ-ẓālimīn (We will certainly destroy the wrongdoers! When the disbelievers found themselves completely silenced by proof, they resorted to expulsion from the land; yet what was the outcome? They themselves were utterly vanquished and destroyed!).

ترجمہ (آیت ۱۳) :- اور کافروں نے اپنے رسولوں سے کہا ہم تم کو اپنی سرزمین سے ضرور نکال دیں گے یا تم ہمارے مذہب و ملت میں عود کرو (چونکہ ایذا دہی کی انتہا ہوگئی لہذا) خدا نے ان (پیغمبروں) کو وحی کی کہ ہم ظالموں کو یقیناً ہلاک اور برباد کر دیں گے ۔
Translation (Verse 13): And those who disbelieved said to their messengers: "We shall surely banish you from our land, or else you must return to our religious fold!" Thereupon their Lord revealed to them: "We shall certainly annihilate the oppressors!"
آیت ۱۴
وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ الْاَرْضَ مِنْۢ بَعْدِهِمْؕ ذٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِيْ وَخَافَ وَعِيْدِ ﴿۱۴﴾
Verse 14
وَلَنُسْكِنَنَّكُمُ ٱلْأَرْضَ مِنۢ بَعْدِهِمْ ج ذَٰلِكَ لِمَنْ خَافَ مَقَامِى وَخَافَ وَعِيدِ ﴿14﴾

وَلَنُسْكِنَنَّكُمْ ؛ اور ہم ضرور تمہارا مسکن بنائیں گے ، تم کو آباد کریں گے ۔ الْأَرْضَ ؛ اسی سرزمین میں ۔ مِنْ بَعْدِهِمْ ؛ ان کے بعد ۔ ذلِكَ ؛ یہ سب کس کے لئے ہے ؟ لِمَنْ خَافَ مَقَامِي ؛ جو میرے مقام سے خوف کرے ، میرے عظیم الشان مرتبہ سے ڈرے ۔ وَخَافَ وَعِيَدِ ، وَعِيْدِ اصل میں وَعِيْدِي ہے ۔ میری وعید اور میرے وعدہ عذاب سے ڈرے ۔

Wa-la-nuskinannakumu al-arḍa (And We shall surely cause you to dwell and settle); min ba‘dihim (after them); dhālika (This divine promise, for whom is it intended?); li-man khāfa maqāmī (for him who dreads standing before My presence and fears My sublime majesty); wa-khāfa wa‘īd (wa‘īd is originally wa‘īdī, meaning: and fears My stern warning of punishment).

ترجمہ (آیت ۱۴) :- اور یقیناً ہم تم کو اس سرزمین میں ان کے بعد آباد کریں گے (اُتاریں گے) یہ اس کے لئے ہے جس کے دل میں میرے رتبہ اور مقام کا خوف ہو اور میرے خبر عذاب سے ڈرے ۔
Translation (Verse 14): And We shall surely cause you to inhabit the land after them. That is for him who fears standing before My majesty and dreads My warning of chastisement.
آیت ۱۵
وَاسْتَفْتَحُوْا وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيْدٍۙ ﴿۱۵﴾
Verse 15
وَٱسْتَفْتَحُوا۟ وَخَابَ كُلُّ جَبَّارٍ عَنِيدٍ ﴿15﴾

وَاسْتَفْتَحُوا ؛ اور پیغمبروں نے دُعائے فتح و نصرت کی ۔ مشکلات کے کھلنے کو چاہا اور خدا نے اُن کی سُن لی اور منکرین پر غلبہ ہوا ۔ وَخَابَ ؛ اور نامراد ہوا اور خائب و خاسر ہوا ۔ كُلُّ جَبَّارٍ ؛ ہر سرکش ، جبر و تعدی کرنے والا ، متکبر ۔ عَنِيدٍ ؛ ضدی ۔[ص ۵۸] عداوت پر اڑا رہنے والا ، ہٹ دھرم ۔

Wa-staf-taḥū (And the messengers prayed for divine victory, assistance, and the resolution of hardships; and Allah heard their supplication and granted them triumph over the rejectors); wa-khāba (and came to grief and ruin, utterly despoiled); kullu jabbārin (every tyrannical, insolent transgressor); ‘anīd (stubbornly defiant).[p. ۵۸] persistently obstinate in enmity and stubbornly intractable.

ترجمہ (آیت ۱۵) :- اور پیغمبروں نے فتح و نصرت اور کامیابی کے لئے دُعائیں کیں اور سرکش ، ہٹ دھرم منکرین ناکام رہے (نامراد رہے) ۔
Translation (Verse 15): And the messengers prayed for victory and triumph, and every obstinate, haughty tyrant was brought to utter ruin and disappointment.

◈ یہ تو صرف دنیا کا انجام تھا ۔

◈ This Was Merely the Worldly Outcome

آیت ۱۶
مِّنْ وَّرَآىِٕهٖ جَهَنَّمُ وَيُسْقٰى مِنْ مَّآءٍ صَدِيْدٍۙ ﴿۱۶﴾
Verse 16
مِّن وَرَآئِهِۦ جَهَنَّمُ وَيُسْقَىٰ مِن مَّآءٍ صَدِيدٍ ﴿16﴾

مِنْ وَرَائِهِ ؛ اس کے پیچھے ، اس کے سوا ، اس کے بعد ۔ جَهَنَّمُ ؛ دوزخ ہے ۔ وَرَاءَ کے معنے آگے پیچھے دونوں کے ہوتے ہیں ۔ وَرَى ـ يَرِي کے معنی ہیں ڈھانکنا خواہ وہ دوسرے کو ڈھانکے یا دوسرا اس کو ڈھانکے اسی طرح آگے پیچھے کے معنے نکلتے ہیں ۔ وَيُسْقَى ؛ اور پلایا جاتا ہے ۔ مِنْ مَّاءٍ ؛ پانی سے ۔ صَدِيدٍ ؛ پیپ جو چمڑے اور گوشت کے بیچ میں آ جاتا ہے ۔ گرم پانی ۔ تلچھٹ ۔

Min warā’ihi (Behind him, beyond him, or after him); jahannam (is Hellfire—warā’ linguistically signifies both behind and before, derived from warā - yarī, meaning to cover, whether one covers another or is covered by another, hence conveying the senses of before and behind); wa-yusqā (and he will be given to drink); min mā’in (of a fluid); ṣadīd (purulent discharge that collects between skin and flesh; scalding water, foul sediment).

ترجمہ (آیت ۱۶) :- اس کے بعد جہنم ہے اور کھولتا اور متعفن پانی اس کو پلایا جائے گا ۔
Translation (Verse 16): Beyond him lies Hell, and he shall be made to drink of festering, scalding purulent fluid.
آیت ۱۷
يَّتَجَرَّعُهٗ وَلَا يَكَادُ يُسِيْغُهٗ وَيَاْتِيْهِ الْمَوْتُ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ وَّمَا هُوَ بِمَيِّتٍؕ وَمِنْ وَّرَآىِٕهٖ عَذَابٌ غَلِيْظٌ ﴿۱۷﴾
Verse 17
يَتَجَرَّعُهُۥ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُۥ وَيَأْتِيهِ ٱلْمَوْتُ مِن كُلِّ مَكَانٍ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ صلے وَمِن وَرَآئِهِۦ عَذَابٌ غَلِيظٌ ﴿17﴾

يَتَجَرَّعُهُ ؛ اس گرم پانی کو گھونٹ گھونٹ پینا چاہے گا ۔ وَلَا يَكَادُ يُسِيغُهُ ؛ اور اس کو پچا نہ سکے گا ، گلے سے آسانی سے اُتار نہ سکے گا ۔ وَيَاتِيْهِ الْمَوْتُ ؛ اور اس کے پاس موت کی بھیانک صورت نظر آئے گی ، موت اس کے پاس آ جائے گی ۔ مِنْ كُلِّ مَكَانٍ ؛ چوطرف سے ، ہر جگہ سے ۔ وَمَا هُوَ بِمَيِّتٍ ؛ اور وہ مرے گا نہیں کہ عذاب ختم ہو جائے ۔ تکلیفات آخر ہو جائیں ۔ وَمِنْ وَرَآئِهِ ؛ اور اس کے بعد یا اس کے سوائے ۔ عَذَابٌ غَلِيظٌ ؛ سخت عذاب ہے ۔

Yatajarra‘uhu (He will gulp it down sip by sip); wa-lā yakādu yusīghuhu (yet he will scarcely be able to swallow it down his throat); wa-ya’tīhi al-mawtu (and death's horrifying specter will approach him); min kulli makān (from every quarter and direction); wa-mā huwa bi-mayyit (yet he will not die that the torment might cease or the suffering come to an end); wa-min warā’ihi (and beyond that); ‘adhābun ghalīẓ (is a harsh, unrelenting punishment).

ترجمہ (آیت ۱۷) :- اس کھولتے پانی کو پی جانا چاہے گا مگر وہ پانی گلے سے نیچے نہ اتر سکے گا اور ہر جگہ سے موت نظر آئے گی ۔ مگر وہ مرے گا نہیں اور اس کے سوا سخت عذاب ہوگا ۔
Translation (Verse 17): He will try to swallow that boiling fluid sip by sip, yet it will hardly pass down his throat; death will confront him from every side, yet he shall not die, and beyond that awaits a dreadful, unrelenting torment.
آیت ۱۸
مَثَلُ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا بِرَبِّهِمْ اَعْمَالُهُمْ كَرَمَادِ اشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيْحُ فِيْ يَوْمٍ عَاصِفٍؕ لَا يَقْدِرُوْنَ مِمَّا كَسَبُوْا عَلٰى شَيْءٍؕ ذٰلِكَ هُوَ الضَّلٰلُ الْبَعِيْدُ ﴿۱۸﴾
Verse 18
مَّثَلُ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ بِرَبِّهِمْ صلے أَعْمَٰلُهُمْ كَرَمَادٍ ٱشْتَدَّتْ بِهِ ٱلرِّيحُ فِى يَوْمٍ عَاصِفٍ صلے لَّا يَقْدِرُونَ مِمَّا كَسَبُوا۟ عَلَىٰ شَىْءٍ ج ذَٰلِكَ هُوَ ٱلضَّلَٰلُ ٱلْبَعِيدُ ﴿18﴾

مَثَلُ الَّذِينَ كَفَرُوا ؛ ان لوگوں کی مثال جو کفر کرتے ہیں ۔ بِرَبِّهِمْ ؛ اپنے پروردگار سے ، اس سے جس نے ان کو پالا پوسا ۔ خبرداری کی ، نگرانی کی ، پرورش کی ۔ اَعْمَالُهُمْ ؛ اُن کے اعمال کیسے ہیں ۔ ان کے کام کا انجام کیا ہے ۔ كَرَمَادٍ ؛[ص ۵۹] جیسے راکھ کا ایک ڈھیر ہے ۔ اِشْتَدَّتْ بِهِ الرِّيحُ ، اس راکھ کے تودے پر شدت سے ہوا بہی ۔ پھر کس دن ؟ فِي يَوْمٍ عَاصِفٍ ؛ آندھی کے دن ۔ جس دن سخت ہوائیں بہہ رہی تھیں ۔ جھکڑ کے دن کہ راکھ کے تودے سے سب کچھ اُڑ اُڑ کر برباد ہو گیا ۔ لَا يَقْدِرُونَ ؛ ان لوگوں کو قدرت نہیں ہے ۔ ان کے بس میں نہیں ہے ۔ اُن کے ہاتھ میں نہ رہا ۔ مِمَّا كَسَبُوا ؛ ان اعمال میں سے ۔ ان کاموں میں سے جو انھوں نے کیا اور کمایا تھا ۔ عَلى شَيْءٍ ؛ کچھ بھی ۔ ذلِكَ ؛ یہ تو - هُوَ الضَّلَلُ الْبَعِيْدُ ؛ پرلے درجہ کی گمراہی ہے ، سخت بے راہی ہے ۔ عین ضلالت ہے ۔ ذلِك اور ھو سے مراد خدا سے کفر کرنا اور غلط طریقہ سے کام کرنا مراد ہے ۔

Mathalu alladhīna kafarū (The parable of those who disbelieve); bi-rabbihim (in their Lord—in Him Who nurtured them, watched over them, and sustained them); a‘māluhum (What of their deeds? What is the outcome of their actions?); ka-ramād (is like ashes);[p. ۵۹] (like a heap of ashes); ishtaddat bihi ar-rīḥ (upon which a fierce gale blew violently—and on what sort of day?); fī yawmin ‘āṣif (on a tempestuous day of howling winds and furious storm, such that everything from the ash-heap was scattered away and utterly lost); lā yaqdirūna (they have no power, it is beyond their reach, and nothing remains in their hands); mimmā kasabū (of whatever deeds they performed and earned); ‘alā shay’ (over anything at all); dhālika (that indeed); huwa aḍ-ḍalālu al-ba‘īd (is the utmost astrayness, extreme aberration, and sheer misguidance—dhālika and huwa refer to disbelieving in God and acting upon erroneous paths).

◈ کافروں کے عمل کی مثال

◈ Parable of the Deeds of Disbelievers

ترجمہ (آیت ۱۸) :- ان لوگوں کی مثال جو اپنے پروردگار سے کفر کرتے ہیں (اپنے رب سے انکار کرتے ہیں) یہ ہے کہ ان کے اعمال کیا ہیں (تودہ خاک ہیں) خاکستر کا ڈھیر ہیں ، جس پر آندھی کے دن سخت ہوائیں بہہ رہی ہیں اور جو کچھ انھوں نے کمایا تھا (حاصل کیا تھا) اس میں سے کچھ بھی ان کے ہاتھ نہ آیا کچھ بھی ان کے پاس نہ رہا ۔ یہ تو پرلے درجہ کی گمراہی ہے (بے راہی ہے) ۔
Translation (Verse 18): The parable of those who deny their Lord is that their works are like ashes upon which a gale blows violently on a stormy day; they have no power over anything they have earned. That is indeed the far-reaching misguidance.
آیت ۱۹
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ بِالْحَقِّؕ اِنْ يَّشَاْ يُذْهِبْكُمْ وَيَاْتِ بِخَلْقٍ جَدِيْدٍۙ ﴿۱۹﴾
Verse 19
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ بِٱلْحَقِّ ج إِن يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ ﴿19﴾

الَمْ تَرَ ؛ کیا تم نے دیکھا نہیں ؟ کیا تمہیں معلوم نہیں ۔ کیا تم نے اس پر غور و فکر نہیں کیا ۔ کیا یہ بات تمہاری رائے میں نہیں آئی ۔ اَنَّ اللَّهَ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ ؛ کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ۔ بِالْحَقِّ ، حق کے ساتھ ، مناسب طریقہ سے ۔ جیسا ہونا چاہئے ویسے ہی ۔ واقعہ کے مطابق ۔ ہر چیز کے حسب اقتضا، اس کی قدرت صرف پیدا کرنے ہی پر منحصر نہ تھی ۔ بلکہ ہر حال میں ہے ۔ وہ جس طرح پیدا کرنے پر قادر تھا اسی طرح فنا کرنے پر بھی قادر ہے ۔ اِنْ يَّشَأْ ؛ اگر وہ چاہے ۔ اس کی مشیت میں آجائے - يُذْهِبْكُمْ ، تو تم کو دور کر دے ، ہٹا دے ۔ تم کو نیست و نابود کردے ۔ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ ؛ اور ایک نئی مخلوق لائے ۔ فنا کرنا اور پھر پیدا کرنا، پہلے پیدا کرنے سے کچھ مشکل نہیں ۔

A-lam tara (Do you not see? Are you not aware? Have you not contemplated, or has this reality not entered your discernment?); anna Allāha khalaqa as-samāwāti wa-l-arḍa (that Allah created the heavens and the earth); bi-l-ḥaqq (in truth, in an appropriate and rightful manner—precisely as they ought to be, conforming to wisdom and reality. His omnipotence is not confined to the initial creation alone, but extends to all states; just as He had the power to originate, so He possesses the power to cause annihilation); in yasha’ (if He so wills, according to His divine decree); yudh-hibkum (He can remove you, sweep you away, and reduce you to nothingness); wa-ya’ti bi-khalqin jadīd (and bring forth a new creation; for causing annihilation and then creating anew is not a whit more difficult than the initial creation!).

ترجمہ (آیت ۱۹) :- کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے آسمانوں اور زمین کو مناسب طور سے اور برحق (اور بہ اقتضاء حکمت) پیدا کیا اور اب اگر چاہے تو تم کو نیست و نابود کر دے اور ایک نئی ہی مخلوق کو لائے ۔
Translation (Verse 19): Do you not see that Allah created the heavens and the earth in truth? If He wills, He can do away with you and bring forth a new creation.
آیت ۲۰
وَّمَا ذٰلِكَ عَلَي اللّٰهِ بِعَزِيْزٍ ﴿۲۰﴾
Verse 20
وَمَا ذَٰلِكَ عَلَى ٱللَّهِ بِعَزِيزٍ ﴿20﴾

وَمَا ذَلِكَ ؛ اور یہ نہیں ہے ۔ عَلَى اللهِ ؛ خدا پر ۔ کچھ مشکل ، دشوار ۔

Wa-mā dhālika (And that is not); ‘alā Allāh (for Allah); (anything difficult, troublesome, or burdensome).

ترجمہ (آیت ۲۰) :- اور یہ خدا پر کچھ دشوار نہیں ہے ۔
Translation (Verse 20): And that is not at all difficult for Allah.

فائدہ :- ان آیتوں کو یعنی اِنْ يَّشَأْ سے بِعَزِيز تک پڑھنے سے دفع وساوس و خطرات ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ اَعُوْذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِيمِ پڑھنے سے اور زیادہ فائدہ ہے ۔ (حاشیہ : دفع وساوس کے لئے اِنْ يَّشَا سے بِعَزِيزِ تک پڑھیں)

Spiritual Benefit (Fā’idah): Reciting these verses—from in yasha’ to bi-‘azīz—is efficacious for dispelling satanic whispering (wasāwis) and disturbing intrusive thoughts. Reciting A‘ūdhu bi-Llāhi min ash-Shayṭāni ar-Rajīm along with them yields even greater benefit. (Marginal Note: For dispelling intrusive whispers, recite from in yasha’ to bi-‘azīz).

آیت ۲۱
وَبَرَزُوْا لِلّٰهِ جَمِيْعًا فَقَالَ الضُّعَفٰٓؤُا لِلَّذِيْنَ اسْتَكْبَرُوْٓا اِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ اَنْتُمْ مُّغْنُوْنَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ اللّٰهِ مِنْ شَيْءٍؕ قَالُوْا لَوْ هَدٰىنَا اللّٰهُ لَهَدَيْنٰكُمْؕ سَوَآءٌ عَلَيْنَآ اَجَزِعْنَآ اَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِنْ مَّحِيْصٍۗ ﴿۲۱﴾[ص ۶۰]
Verse 21
وَبَرَزُوا۟ لِلَّهِ جَمِيعًا فَقَالَ ٱلضُّعَفَٰٓؤُا۟ لِلَّذِينَ ٱسْتَكْبَرُوٓا۟ إِنَّا كُنَّا لَكُمْ تَبَعًا فَهَلْ أَنتُم مُّغْنُونَ عَنَّا مِنْ عَذَابِ ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ ج قَالُوا۟ لَوْ هَدَىٰنَا ٱللَّهُ لَهَدَيْنَٰكُمْ صلے سَوَآءٌ عَلَيْنَآ أَجَزِعْنَآ أَمْ صَبَرْنَا مَا لَنَا مِن مَّحِيصٍ ﴿21﴾[p. ۶۰]

◈ سب خدا کے سامنے حاضر ہیں ۔

◈ All Shall Stand Present Before Allah

وَبَرَزُوا ؛ اور نکل کھڑے ہوئے ۔ لِلهِ ؛ اللہ کے سامنے ۔ جَمِيعًا ؛ تمام ، اکٹھا ، سب ۔ فَقَالَ الضُّعَفَؤُا ؛ ضعیفوں ، کمزوروں نے کہا ۔ لِلَّذِيْنَ ؛ ان لوگوں سے جو اپنے کو بڑے سمجھتے تھے ، تکبر کرتے تھے ۔ اِنَّا كُنَّا ؛ بے شک ہم تھے ۔ لَكُمْ تَبَعًا ؛ تمہارے تابع ، تمہاری چال پر چلنے والے ، تمہارے قدم بہ قدم رہنے والے ۔ فَهَلْ اَنْتُمْ ؛ کیا تم ہو ۔ مُّغْنُوْنَ عَنَّا ؛ ہم کو نفع پہنچانے والے ، ہمارے کام آنے والے ، ہم کو بچانے والے ۔ مِنْ عَذَابِ اللهِ ؛ عذاب الہی سے ۔ مِنْ شَيْءٍ ؛ کچھ ۔ قَالُوا ؛ ان متکبر پیشواؤں نے کہا ۔ لَوْ هَدَنَا اللہ ؛ اگر اللہ ہم کو ہدایت کرتا ، ہماری رہنمائی فرماتا ، ہم کو راستہ پر لگاتا ۔ لَهَدَيْنَكُمْ ؛ تو ہم بھی تمہاری ہدایت کرتے ، تمہاری رہنمائی کرتے ، تم کو سیدھے راستے پر لگاتے ۔ واضح ہو کہ لوگوں کی عادت ہے کہ الزام لگانے کو کوئی نہیں ملتا تو خدا پر الزام لگاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جب خدا نے ہم کو راہ راست پر نہیں لگایا تو اس میں ہمارا کیا قصور ہے کہ ہم نے تمہاری صحیح رہنمائی نہیں کی ۔ ان کو سمجھنا چاہئیے کہ خدائے تعالیٰ ہر ایک کو وہی دیتا ہے جو اس کی فطرت کا تقاضا ہے ۔ خیال رکھنا چاہئے کہ ہر طبیعت ، ہر حقیقت کو خدا وہی دیتا ہے جو اس کی فطرت کے مطابق ہے ۔ قرآن میں ہے : فَلَا تَلُوْمُوْنِي وَلُوْمُوْا اَنْفُسَكُمْ ؛ مجھے ملامت نہ کرو ، میری شکایت نہ کرو ۔ کرنا ہے تو خود کو ملامت کرو ۔ یاد رکھو کہ علم تابع معلوم ہے نہ کہ معلوم تابع علم ۔ سَوَاءٌ عَلَيْنَا ؛ اب ہمارے لئے برابر ہے ۔ اَجَزِعْنَا ؛ چاہے ہم جزع فزع کریں ، چاہے بے قرار رہیں ، واویلا کریں ۔ اَمْ صَبَرْنَا ؛ یا ہم صبر کریں ، برداشت کریں ۔ مَالَنَا مِنْ مَّحِيْصٍ ؛ اب ہمارے لئے کوئی گریز نہیں ، کوئی پناہ نہیں ، سب خدا کے سامنے حاضر ہیں ۔

Wa-barazū (And they all emerged and came forth); li-Llāhi (before Allah); jamī‘an (all together, assembled as one); fa-qāla aḍ-ḍu‘afā’u (then the weak and downtrodden said); li-lladhīna istakbarū (to those who were haughty and arrogant, deeming themselves superior); innā kunnā lakum taba‘an (Verily, we were your followers, treading in your footsteps and obeying your lead); fa-hal antum mughnūna ‘annā (so can you now avail us, benefit us, or avert from us); min ‘adhābi Allāhi min shay’ (anything of Allah's punishment?); qālū (the arrogant leaders replied); law hadānā Allāhu la-hadaynākum (Had Allah guided us, we would surely have guided you; had He set us on the right path, we would have directed you aright!). Let it be clearly understood: it is people's inveterate habit that when they find no one else to blame, they cast blame upon God, protesting: 'Since God did not guide us to the right path, what fault is it of ours that we did not guide you rightly?' They ought to realize that Almighty God grants to each entity only that which its intrinsic nature (fiṭrah) demands. Keep firmly in mind that to every disposition and reality, God bestows that which corresponds to its essence. As stated in the Qur’an: fa-lā talūmūnī wa-lūmū anfusakum (So do not blame me, but blame yourselves!). Remember well that divine knowledge follows the known (al-‘ilmu tābi‘un li-l-ma‘lūm), not that the known is coerced by knowledge! Sawā’un ‘alaynā (It is all the same for us now); a-jazi‘nā (whether we rage and wail in despair); am ṣabarnā (or bear it with patient resignation); mā lanā min maḥīṣ (there is no escape, retreat, or refuge for us anywhere—all stand bare before God!).

ترجمہ (آیت ۲۱) :- اور وہ سب دربارِ الہی میں حاضر ہوئے اور کمزوروں نے قویوں سے کہا ہم تو تمہارے تابع تھے (تم جو کہتے تھے ہم کرتے تھے ، تمہارا کہا مانتے تھے) تو کیا آج تم عذاب الہی سے ہم کو بچا سکتے ہو ۔ (جو قوی اور پیشوا تھے انھوں نے) کہا خدا ہم کو ہدایت کرتا تو ہم بھی تم کو ہدایت کرتے ۔ اب واویلا کرنا اور صبر کرنا دونوں برابر ہیں (چیخنا چلانا لا حاصل) اب ہمارے لئے کوئی گریز نہیں (کوئی ایسی جگہ نہیں کہ ہم بھاگ کر وہاں پناہ لیں) ۔
Translation (Verse 21): And they shall all appear before the divine court of Allah, and the weak will say to those who were arrogant: "We were indeed your followers (we did whatever you bade and followed your word); can you then protect us today from any of Allah's punishment?" The leaders will reply: "Had Allah guided us, we would surely have guided you. Now, whether we rage in despair or endure with patience, it is all the same for us (screaming and wailing is futile); there is no place of escape for us (no refuge where we might flee and take shelter)."
آیت ۲۲
وَقَالَ الشَّيْطٰنُ لَمَّا قُضِيَ الْاَمْرُ اِنَّ اللّٰهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ الْحَقِّ وَوَعَدْتُّكُمْ فَاَخْلَفْتُكُمْؕ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ مِّنْ سُلْطٰنٍ اِلَّآ اَنْ دَعَوْتُكُمْ فَاسْتَجَبْتُمْ لِيْۚ فَلَا تَلُوْمُوْنِيْ وَلُوْمُوْٓا اَنْفُسَكُمْؕ مَآ اَنَا بِمُصْرِخِكُمْ وَمَآ اَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّؕ اِنِّيْ كَفَرْتُ بِمَآ اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُؕ اِنَّ الظّٰلِمِيْنَ لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ﴿۲۲﴾[ص ۶۱]
Verse 22
وَقَالَ ٱلشَّيْطَٰنُ لَمَّا قُضِىَ ٱلْأَمْرُ إِنَّ ٱللَّهَ وَعَدَكُمْ وَعْدَ ٱلْحَقِّ وَوَعَدتُّكُمْ فَأَخْلَفْتُكُمْ صلے وَمَا كَانَ لِىَ عَلَيْكُم مِّن سُلْطَٰنٍ إِلَّآ أَن دَعَوْتُكُمْ فَٱسْتَجَبْتُمْ لِى صلے فَلَا تَلُومُونِى وَلُومُوٓا۟ أَنفُسَكُم صلے مَّآ أَنَا۠ بِمُصْرِخِكُمْ وَمَآ أَنتُم بِمُصْرِخِىَّ صلے إِنِّى كَفَرْتُ بِمَآ أَشْرَكْتُمُونِ مِن قَبْلُ قلی إِنَّ ٱلظَّٰلِمِينَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿22﴾[p. ۶۱]

وَقَالَ الشَّيْطَنُ ؛ اور شیطان نے کہا ۔ لَمَّا قُضِيَ الْأَمْرُ ؛ جب پورا کر دیا گیا کام ، جب تمام کاموں کا فیصلہ ہو چکا ۔ جب جنتی جنت میں اور دوزخی دوزخ میں جا چکے ۔ اِنَّ اللهَ ؛ بے شک اللہ - وَعَدَكُمْ ، تم سے وعدہ کیا تھا ۔ وَعْدَ الْحَقِ ؛ سچا وعدہ ، واقعہ کے مطابق ، ثابت ، اٹل ۔ وَوَعَدْتُكُمْ ؛ اور میں نے تم سے وعدہ کیا ۔ فَأَخْلَفْتُكُمْ ، پھر میں نے اتنا ضرور کیا کہ وعدہ خلافی کی ۔ وَمَا كَانَ لِيَ عَلَيْكُمْ ؛ اور نہ تھا میرا تم پر ۔ مِنْ سُلْطنٍ ، کوئی غلبہ ، کوئی تسلط ۔ تم میرے ہاتھ میں مجبور و عاجز نہ تھے ۔ اِلَّا اَنْ دَعَوْتُكُمْ ؛ مگر یہ کہ میں نے تمہیں بُلایا ۔ فَاسْتَجَبْتُمْ لِی ، پھر تم نے اس کو قبول کرلیا ، میری بات مان لی ۔ جب کہ میں نے تمہیں مجبور نہیں کیا تھا اور تم نے اپنی خوشی سے ، اپنے ارادے سے ، اپنی خواہش سے اس کو مان لیا اور قبول کر لیا تھا ۔ فَلا تَلُومُونِي ؛ لہذا مجھے تم ملامت نہ کرو ۔ لَامَ - يَلُوْمُ - لَوْمًا ؛ ملامت کرنا ، بُرا بھلا کہنا ۔ وَلُوْمُوا انْفُسَكُمْ ؛ اور اپنے آپ کو اور اپنے نفسوں کو ملامت کرو ۔ مَا أَنَا بِمُصْرِ خِكُمْ ؛ میں تمہاری فریاد رسی ؟ فریاد رسی نہیں کر سکتا ۔ صَرَخَ - يَصْرُخُ ، صُرَاحًا - وَصَرِيضًا ، داد فریاد کرنا ۔ چیخنا - بلبلانا ۔ صَارِخُ ؛ فریاد کرنے والا ۔ مُصْرِخُ ۔ فریاد رس ، فریاد سن کر حاضر حاضر کہنے والا ۔ مدد کو آنے والا ۔ صَرِيخ ۔ فریاد کرنے والا اور فریاد پر مدد کو دوڑنے والا ہر دو پر حاوی ہے ۔ دیکھو میں بھی تو آفت میں مبتلا ہوں ۔ وَمَا أَنْتُمْ بِمُصْرِخِيَّ ؛ اور تم بھی تو میری فریاد رسی نہیں کر سکتے ۔ اِنِّي كَفَرْتُ ؛ میں نے بھی انکار کیا اور برا ہی سمجھا ۔ بِمَا اَشْرَكْتُمُوْنِ مِنْ قَبْلُ ؛ جو تم نے مجھے اس سے پہلے خدا کا شریک بنایا ۔ خدا سے کسی کو شریک بنانے کو میں کب اچھا سمجھتا تھا ۔ شیطان اور اس کے پیروؤں کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اِنَّ الظَّلِمِينَ ؛ بے شک ظالم ۔ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ؛ ان کے لئے ہے المناک ، دردناک ، دُکھ دینے والا عذاب ۔

Wa-qāla ash-Shayṭānu (And Satan will say); lammā quḍiya al-amr (when the matter has been decreed and all affairs concluded—when the people of Paradise have entered Paradise and the dwellers of the Fire have entered the Fire); inna Allāha wa‘adakum wa‘da al-ḥaqq (Verily, Allah promised you the promise of truth—conforming to reality, firmly established, and immutable); wa-wa‘adtukum (and I too made you a promise); fa-akhlaftukum (and I failed you and breached my word); wa-mā kāna liya ‘alaykum min sulṭān (nor had I over you any authority, dominance, or coercive power; you were neither helpless nor compelled in my grasp); illā an da‘awtukum (except that I merely invited you); fa-stajabtum lī (and you readily responded to me and obeyed my beckoning—even though I exerted no compulsion upon you, and you accepted it out of your own free volition, intent, and desire); fa-lā talūmūnī (therefore do not blame me—lāma - yalūmu - lawman, to reproach and cast blame); wa-lūmū anfusakum (but blame yourselves and your own souls!); mā anā bi-muṣrikhikum (I cannot be your rescuer or answer your cries of distress—ṣarakha - yaṣrukhu means to cry out for help, scream, or lament; ṣārikh is the one crying for help, while muṣrikh is the rescuer who heeds the cry and rushes to succor; ṣarīkh encompasses both meanings: behold, I myself am engulfed in calamity!); wa-mā antum bi-muṣrikhiyya (nor can you be my rescuers); innī kafartu (verily, I disbelieved in and rejected); bi-mā ashraktumūni min qabl (that which you associated me with as a partner unto God aforetime—when did I ever approve of making any partner with Allah?); concerning Satan and his followers, Almighty Allah states: inna aẓ-ẓālimīna lahum ‘adhābun alīm (Verily, for the wrongdoers there is an agonizing, excruciating punishment).

ترجمہ (آیت ۲۲) :- جب پورا فیصلہ اور ہونے کے تمام کام ہو چکے تو شیطان نے کہا بے شک اللہ نے سچا وعدہ فرمایا تھا اور میں نے بھی تم سے ایک وعدہ کیا تھا ۔ ہاں ! میں نے وعدہ خلافی تو کی مگر میرا تم پر کچھ زور نہ تھا (کوئی تسلط نہ تھا) تم میرے ہاتھ میں مجبور نہ تھے ۔ مگر ہاں ! میں نے تمہیں بلایا اور تم نے مجھے مان لیا ۔ (اب مجھے کیا ملامت کرتے ہو) ۔ مجھے ہرگز ملامت نہ کرو ، اپنے آپ کو ملامت کرو (مجھے کیا روتے ہو اپنے آپ کو روؤ) ۔ میں تمہاری فریاد کو نہیں پہنچ سکتا نہ تم میری فریاد کو پہنچ سکتے ہو ۔ میں تو پہلے ہی سے انکار کر رہا تھا اور تمہارے خدا کا شریک بنانے کا مخالف ہی تھا ۔ (ساری بحث مباحثہ بے کار ۔ لعنت ملامت بے فائدہ) یقیناً ظالموں کے لئے المناک عذاب ہے ۔
Translation (Verse 22): When the matter is finally decided and all destined affairs are accomplished, Satan will say: "Verily, Allah promised you a true promise, and I too promised you; indeed, I broke my promise, yet I possessed no compelling authority over you (no coercion at all); you were not helpless in my hands. Rather, I merely summoned you and you answered me! Why do you now reproach me? Reproach me not, but reproach yourselves (weep not for me, weep for yourselves!). I cannot rescue you from your plight, nor can you rescue me. I had already rejected and opposed your associating me as a partner with God aforetime." (All dispute is futile and mutual recrimination in vain); surely, for the transgressors there is a painful punishment.

◈ شیطان کا اپنے متبعین سے اظہارِ بے تعلقی

◈ Satan's Disavowal of His Followers

[ص ۶۲] یہ تو منکرین ، ناخدا پرستوں کا حال تھا ۔ ذرا اچھوں کا حال بھی سنو ۔ خدا پرستوں کا انجام بھی ملاحظہ ہو ۔

[p. ۶۲] Such was the state of the rejectors and godless deniers; now listen to the state of the righteous, and behold the ultimate destiny of the true worshippers of God.

آیت ۲۳
وَاُدْخِلَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِيْنَ فِيْهَا بِاِذْنِ رَبِّهِمْؕ تَحِيَّتُهُمْ فِيْهَا سَلٰمٌ ﴿۲۳﴾
Verse 23
وَأُدْخِلَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ جَنَّٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ خَٰلِدِينَ فِيهَا بِإِذْنِ رَبِّهِمْ صلے تَحِيَّتُهُمْ فِيهَا سَلَٰمٌ ﴿23﴾

وَأُدْخِلَ الَّذِينَ آمَنُوا ؛ اور داخل کر دیئے گئے وہ لوگ جو ایمان لائے تھے ۔ وَعَمِلُوا الصَّلِحَتِ ؛ اور نیک عمل کئے ۔ دیکھو ! خدائے تعالیٰ عملِ صالح پر کس قدر زور دیتا ہے ۔ جہاں ایمان اہم ہے وہاں عملِ صالح بھی اہم ہے ۔ وہ درخت کیا فائدہ پہنچا سکتا ہے جس کے نہ پھول ہیں نہ پھل ۔ افسوس آج کل نام مسلمانوں کے ہیں مگر کام مسلمانوں کے نہیں ۔ خیر اچھوں کو ملے گا کیا ؟ جنت ، جنتیں ۔ تمہارا علم و عمل تمہارے لئے باغ بن جائے گا ، اور سدا بہار باغ بنے گا ۔ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَرُ ؛ اس کے نیچے نیچے نہریں بہتی ہوں گی ۔ وہ باغ ہمیشہ سرسبز و شاداب رہے گا ۔ یہ باغ عارضی اور چند روزہ نہیں ۔ خُلِدِينَ فِيهَا ؛ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ تم کو خلود اور دوام نصیب ہوگا ۔ بِاِذْنِ رَبِّهِمْ ؛ ان کے رب ، ان کے پروردگار کے اذن و اجازت سے ۔ کیا وہ نمستے یا گڈ مارنگ کہیں گے ۔ نہیں ۔ تَحِيَّتُمُهُمْ ؛ ان کا سلام ، ان کی دُعائے زندگی ۔ وہ ” جیتے رہو“ کے عوض ۔ فِيهَا ؛ جنت میں کہیں گے ۔ سلم ، تم پر سلام ہو ، تم ہمیشہ سلامت رہو ، تم کو سلامتی نصیب ہو اور بڑی سلامتی نصیب ہو ۔

Wa-udkhila alladhīna āmanū (And those who believed were admitted); wa-‘amilū aṣ-ṣāliḥāt (and performed righteous deeds. Behold how intensely Almighty Allah emphasizes righteous deeds! Just as faith is essential, so too are righteous works; what benefit can a tree yield that bears neither blossoms nor fruit? Alas, today people bear Muslim names, but their actions are not those of Muslims! Yet what will the virtuous receive? Paradise—gardens upon gardens! Your knowledge and righteous action will become a verdant, everlasting garden for you); tajrī min taḥtihā al-anhār (beneath which rivers flow; that garden shall remain eternally green, fresh, and lush—it is neither transient nor fleeting); khālidīna fīhā (dwelling therein forever—immortality and perpetuity are granted unto you); bi-idhni rabbihim (by the leave and command of their Lord and Cherisher); will they greet each other with 'Namaste' or 'Good morning'? Nay! Taḥiyyatuhum (their greeting, their prayer of life—in place of 'may you live long'); fīhā (in Paradise, they shall say); salām (Peace be upon you! May you remain ever safe, and may sublime security and peace be your eternal portion!).

ترجمہ (آیت ۲۳) :- اور ایماندار اور عمل صالح کرنے والے مختلف جنتوں میں داخل کئے جائیں گے ۔ نہریں ان کے نیچے نیچے بہتی ہوں گی اور باذن الہی اس جنت میں ہمیشہ کے لئے رہیں گے ۔ جنت میں ( اُن کی ملاقات کے وقت ) ان کی یہ دُعا ہو گی سلام ( تم زندہ سلامت رہو ) ۔
Translation (Verse 23): And those who believed and performed righteous deeds will be admitted into diverse gardens beneath which rivers flow, abiding eternally therein by the leave of their Lord. Their greeting upon meeting in Paradise will be: "Peace!" (May you live in everlasting safety and peace!).

اس سے پہلے اچھوں کا بھی ذکر آیا اور بُروں کا بھی ۔ اب ایمان اور کفر کی ایک مثال دیتا ہے ۔

Prior to this, mention was made of both the righteous and the wicked. Now He sets forth a parable illustrative of faith and disbelief.

آیت ۲۴
اَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ اللّٰهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ اَصْلُهَا ثَابِتٌ وَّفَرْعُهَا فِي السَّمَآءِۙ ﴿۲۴﴾
Verse 24
أَلَمْ تَرَ كَيْفَ ضَرَبَ ٱللَّهُ مَثَلًا كَلِمَةً طَيِّبَةً كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ أَصْلُهَا ثَابِتٌ وَفَرْعُهَا فِى ٱلسَّمَآءِ ﴿24﴾

أَلَمْ تَرَ ؛ کیا تمہیں معلوم نہیں ؟ کیا تم نے نہیں دیکھا ۔ کیا تم نے کچھ غور و فکر نہیں کیا ۔ كَيْفَ ضَرَبَ اللَّهُ مَثَلًا ؛ اللہ نے کیسی مثال بیان کی ۔ كَلِمَةً طَيِّبَةً ؛ اچھی بات کی ۔ کلمۂ طیبہ کی ۔ ایمان اور عمل کی ۔ كَشَجَرَةٍ طَيِّبَةٍ ؛ ایک اچھا خاصا ہرا بھرا درخت ۔ اَصْلُهَا ثَابِتٌ ؛ اس کی جڑ جمی ہوئی ہے ، مضبوط ہے ۔ وَفَرْعُهَا فِي السَّمَاءِ ؛ اور اس کی ڈالیاں ، اس کی شاخیں نہایت بلند ہیں ، آسمان میں ہیں ۔

A-lam tara (Do you not know? Have you not seen? Have you not contemplated and reflected?); kayfa ḍaraba Allāhu mathalan (how Allah strikes a parable); kalimatan ṭayyibah (of a good word—namely the Kalimah Ṭayyibah, encompassing faith and righteous action); ka-shajaratin ṭayyibah (is like a wholesome, verdant, flourishing tree); aṣluhā thābit (its root is firmly anchored and deeply embedded); wa-far‘uhā fī as-samā’ (and its boughs and branches reach aloft high into the sky).

ترجمہ (آیت ۲۴) :- کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ نے اچھی بات (یعنی ایمان) کی کیسی مثال دی ہے ۔ (ایمان) ایک اچھا درخت ہے جس کی جڑ مضبوط ہے اور جس کی ڈالیاں آسمان میں ہیں ۔
Translation (Verse 24): Do you not see how Allah sets forth a parable of a good word (namely, faith)? It is like a goodly tree whose root is firmly fixed and whose branches reach high into the heaven.

◈ اچھی بات کی مثال

◈ Parable of the Good Word

ایمان کے ساتھ عمل صالح بھی ضروری ہے جنتی ملاقات کے وقت سلام کہیں گے

Marginal Note: Righteous deeds are essential alongside faith; the dwellers of Paradise shall greet one another with peace upon meeting.

◈ [ص ۶۳] بُری بات کی مثال

◈ [p. ۶۳] Parable of the Evil Word

آیت ۲۵
تُؤْتِيْٓ اُكُلَهَا كُلَّ حِيْنٍۭ بِاِذْنِ رَبِّهَاؕ وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُوْنَ ﴿۲۵﴾
Verse 25
تُؤْتِىٓ أُكُلَهَا كُلَّ حِينٍۭ بِإِذْنِ رَبِّهَا قلی وَيَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ لَعَلَّهُمْ يَتَذَكَّرُونَ ﴿25﴾

ایمان کے ساتھ عملِ صالح کی کیا مثال ہے؟ وہی ایمان کافی ہوتا ہے جس کے ساتھ عمل صالح بھی ہو ۔ تُؤْتِي أَكُلَهَا ؛ وہ اپنے پھل دیتا ہے ۔ ایمان کے ساتھ عملِ صالح کے پھل بھی لگے ہیں ۔ كُلَّ حِينٍ ؛ ہر وقت ۔ بِإِذْنِ رَبِّهَا ؛ اپنے رب کے حکم سے ۔ وَيَضْرِبُ اللهُ الْاَمْثَالَ ؛ اور اللہ مثال ؛ اور اللہ مثالیں دیتا ہے ، مثالیں دے دے کر سمجھاتا ہے ۔ لِلنَّاسِ ؛ لوگوں کو ۔ لَعَلَّهُمْ ؛ تاکہ وہ ۔ شاید کہ وہ لوگ ۔ يَتَذَكَّرُوْنَ ؛ نصیحت پکڑیں ، ان کو یاد دہانی ہو جائے ۔

What is the parable of faith joined with righteous deeds? Only that faith suffices which is accompanied by righteous action! Tu’tī ukulahā (It yields its fruit—the fruits of righteous action flourish alongside faith); kulla ḥīn (at all times); bi-idhni rabbihā (by the leave and command of its Lord); wa-yaḍribu Allāhu al-amthāl (and Allah sets forth parables and elucidates with examples); li-n-nās (for mankind); la‘allahum yatadhakkarūn (that they may take heed and be reminded).

ترجمہ (آیت ۲۵) :- وہ اپنے رب کے حکم سے ہر وقت اپنا پھل دیتا ہے اور اللہ لوگوں کو مثالیں دیتا ہے تاکہ وہ نصیحت پکڑیں (ان کو یاد دہانی ہو جائے) ۔
Translation (Verse 25): It yields its fruit at every season by the leave of its Lord. And Allah sets forth parables for mankind that they may take admonition.
آیت ۲۶
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيْثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيْثَةِ اجْتُثَّتْ مِنْ فَوْقِ الْاَرْضِ مَا لَهَا مِنْ قَرَارٍ ﴿۲۶﴾
Verse 26
وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ ٱجْتُثَّتْ مِن فَوْقِ ٱلْأَرْضِ مَا لَهَا مِن قَرَارٍ ﴿26﴾

کفر ، اعمال بد کی مثال کیسی ہے ؟ وَمَثَلُ كَلِمَةٍ خَبِيثَةٍ ؛ اور خبیث اور گندی بات کی مثال ایسی ہے جیسی ۔ كَشَجَرَةٍ خَبِيثَةٍ ؛ گندے درخت کی ۔ اُجْتُثَّتْ ؛ اُکھیڑ لیا گیا ۔ مِنْ فَوْقِ الْأَرْضِ ؛ زمین پر سے ۔ مَالَهَا مِنْ قَرَارٍ ؛ وہ زمین میں قائم نہیں ، اس کا ٹھاؤ ٹھکانہ کچھ نہیں ۔

What is the parable of disbelief and wicked deeds? Wa-mathalu kalimatin khabīthah (And the parable of an evil, foul word); ka-shajaratin khabīthah (is like a corrupt, foul tree); ujtuththat (uprooted and torn away); min fawqi al-arḍ (from upon the surface of the earth); mā lahā min qarār (it possesses no stability, no firm footing, and no lasting endurance in the ground).

ترجمہ (آیت ۲۶) :- اور بری بات کی مثال ایسی ہے ، جیسے بُرا درخت جو زمین سے اُکھاڑ لیا جائے جس کا کچھ ٹھکانا نہیں (قرار نہیں) ۔
Translation (Verse 26): And the parable of an evil word is like an evil tree uprooted from the surface of the earth, possessing no stability.
آیت ۲۷
يُثَبِّتُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْاٰخِرَةِۚ وَيُضِلُّ اللّٰهُ الظّٰلِمِيْنَقلی لا وَيَفْعَلُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُۗ ﴿۲۷﴾
Verse 27
يُثَبِّتُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱلْقَوْلِ ٱلثَّابِتِ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا وَفِى ٱلْـَٔاخِرَةِ صلے وَيُضِلُّ ٱللَّهُ ٱلظَّٰلِمِينَ ج وَيَفْعَلُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ﴿27﴾

يُثَبِّتُ اللَّهُ الَّذِينَ آمَنُوا ؛ اللہ ایمان داروں کو ثابت قدم رکھتا ہے ، ان کو برقرار رکھا ہے ۔ بِالْقَوْلِ الثَّابِتِ ؛ ثابت ، صحیح بات اور مضبوط قول کے ساتھ ۔ فِي الْحَيَوةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ ؛ دنیا اور آخرت دونوں زندگیوں میں ۔ ان کی دنیا بھی اچھی ان کی آخرت بھی اچھی ۔ وَيُضِلُّ اللَّهُ الظَّلِمِينَ ؛ اور اللہ ظالموں کو بے راہ ہی رکھتا ہے ، اُن کے حصہ میں گمراہی ہے ۔ جس کی فطرت بری ہو ، اس کو کچھ ہدایت نہیں ہوتی ۔ وَيَفْعَلُ اللهُ مَا يَشَاءُ ؛ اور اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔ منکرین کو گمراہ ہی رکھنا چاہتا ہے ۔

Yuthabbitu Allāhu alladhīna āmanū (Allah makes firm and steadfast those who believe); bi-l-qawli ath-thābit (with the firm, true word and unshakeable confession); fī al-ḥayāti ad-dunyā wa-fī al-ākhirah (in the life of this world and in the Hereafter—both their worldly life is righteous and their Hereafter is blessed); wa-yuḍillu Allāhu aẓ-ẓālimīn (and Allah leaves the wrongdoers astray; error is their allotted portion, for whoever possesses a corrupt nature receives no guidance); wa-yaf‘alu Allāhu mā yashā’ (and Allah does whatever He wills—He decrees to leave the recalcitrant deniers wandering in their misguidance).

ترجمہ (آیت ۲۷) :- اللہ ایمان داروں کو ثابت قدم رکھتا ہے ، یقینی بات اور مضبوط قول کے ساتھ ، دنیا اور آخرت دونوں کی زندگی میں اور ظالموں کو گمراہ ہی رکھتا ہے اور اللہ جو چاہتا ہے ، کرتا ہے ۔
Translation (Verse 27): Allah keeps firm those who believe with the firm word in the worldly life and in the Hereafter, and Allah leaves the wrongdoers to stray; and Allah does whatever He wills.

◈ ایمانداروں کو اللہ ثابت قدم رکھتا ہے

◈ Allah Keeps the Believers Steadfast

آیت ۲۸
اَلَمْ تَرَ اِلَي الَّذِيْنَ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ كُفْرًا وَّاَحَلُّوْا قَوْمَهُمْ دَارَ الْبَوَارِۙ ﴿۲۸﴾[ص ۶۴]
Verse 28
أَلَمْ تَرَ إِلَى ٱلَّذِينَ بَدَّلُوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ كُفْرًا وَأَحَلُّوا۟ قَوْمَهُمْ دَارَ ٱلْبَوَارِ ﴿28﴾[p. ۶۴]

◈ خدا کی دی ہوئی نعمتوں کو ٹھکرانے کا نتیجہ جہنم کا ٹھکانا ہے

◈ Rejecting Allah's Bounties Results in the Abode of Hell

الَمْ تَرَ ؟ کیا تم نے نہیں دیکھا ؟ کیا تمہیں معلوم نہیں ؟ إِلَى الَّذِينَ ؛ ان لوگوں کا حال جنھوں نے ۔ بَدَّلُوْا نِعْمَتَ اللہ ؛ اللہ کی نعمت کو بدل دیا ۔ كُفْرًا ، کفر سے ، ایمان کی جگہ کفر نے لی ۔ وَاَحَلُّوا ؛ اور اُتارا ۔ محل ۔ اُترنے اور رہنے کی جگہ ۔ حُلُول - اُترنا - قَوْمَهُمْ ؛ اپنی قوم کو - دَارَ الْبَوَارِ ؛ ہلاکی کی جگہ ۔ اپنی قوم کو تباہی کے گڑھے میں ڈھکیلا ، اُتارا ۔

A-lam tara (Do you not see? Are you not aware?); ilā alladhīna (of the condition of those who); baddalū ni‘mata Allāh (exchanged Allah's bounty); kufran (with ingratitude and disbelief—faith was displaced by infidelity); wa-aḥallū (and plunged down—maḥall is a dwelling or place of descent, ḥulūl means to alight); qawmahum (their people); dāra al-bawār (into the abode of ruin—they dragged and plunged their people into the pit of destruction!).

ترجمہ (آیت ۲۸) :- کیا تمہیں ان لوگوں کا حال معلوم نہیں کہ اللہ کی دی ہوئی نعمت (ایمان) کو کفر سے بدل دیا اور اپنی قوم کو ہلاکی کے مقام میں اُتار دیا ۔
Translation (Verse 28): Have you not considered those who exchanged the bounty of Allah (faith) for ingratitude and disbelief, and plunged their people into the abode of ruin?

وہ ہلاکت کا مقام کیا ہے ؟

And what is that place of ruin?

آیت ۲۹
جَهَنَّمَۚ يَصْلَوْنَهَاؕ وَبِئْسَ الْقَرَارُ ﴿۲۹﴾
Verse 29
جَهَنَّمَ يَصْلَوْنَهَا صلے وَبِئْسَ ٱلْقَرَارُ ﴿29﴾

جَهَنَّمَ ؛ دار البوار یعنی جہنم میں اُتار دیا ۔ يَصْلَوْنَهَا ؛ ان کی قوم دوزخ میں داخل ہوگی ۔ وَبِئْسَ ؛ اور بُرا ہے ۔ الْقَرَارُ ؛ ٹھہرنا ۔ اور ان کے ٹھہرنے کی جگہ کیا بُری ہے ۔

Jahannam (Namely Hell—they brought them into the abode of ruin, which is Hellfire); yaṣlawnahā (their people shall burn therein and enter it); wa-bi’sa al-qarār (and vile indeed is the settlement—how wretched a dwelling place to settle in!).

ترجمہ (آیت ۲۹) :- (اُنھوں نے اپنی قوم کو دارالبوار یعنی جہنم میں اُتارا) اور وہ اس میں (دوزخ میں) داخل ہوں گے اور ان کا کیا بُرا ٹھکانا ہے ۔
Translation (Verse 29): (They plunged their people into the abode of ruin, that is) Hell, in which they will roast—and wretched is that settling place!
آیت ۳۰
وَجَعَلُوْا لِلّٰهِ اَنْدَادًا لِّيُضِلُّوْا عَنْ سَبِيْلِهٖؕ قُلْ تَمَتَّعُوْا فَاِنَّ مَصِيْرَكُمْ اِلَي النَّارِ ﴿۳۰﴾
Verse 30
وَجَعَلُوا۟ لِلَّهِ أَندَادًا لِّيُضِلُّوا۟ عَن سَبِيلِهِۦ قلی قُلْ تَمَتَّعُوا۟ فَإِنَّ مَصِيرَكُمْ إِلَى ٱلنَّارِ ﴿30﴾

وَجَعَلُوْا ؛ اور کیا۔ مانا ۔ لِلهِ ؛ اللہ کے لئے ۔ اَنْدَادًا ؛ ہمسر ۔ جوڑ والے ، انھوں نے دوسروں کو خدا کا شریک بنایا ۔ انْدَادًا - جمع ند - ہمسر - لِيُضِلُّوا ؛ کہ گمراہ کریں ، بہکائیں ، گمراہی اور ضلالت میں ڈالیں ۔ پھیر کر ۔ عَنْ سَبِيلِهِ ؛ اس کے راستہ سے ۔ قُلْ ؛ پیغمبر ! تم کہو ۔ تَمَتَّعُوا ؛ چند روز مزے اُڑالو ۔ کچھ تمتع حاصل کرلو ۔ فَإِنَّ مَصِيْرَكُمْ ؛ پس تمہارا انجام ، تمہارا مرجع ، تمہاری بازگشت ۔ اِلَي النَّارِ ؛ دوزخ کی طرف ہے ۔ تم نذر آتش ہونے والے ہو ۔

Wa-ja‘alū (And they set up and assumed); li-Llāhi (unto Allah); andādan (rivals, equals, and partners—andād is plural of nidd, meaning equal or partner); li-yuḍillū (so that they might lead astray and divert into error); ‘an sabīlih (from His path); qul (Say, O Messenger!); tamatta‘ū (Enjoy your brief pleasures for a little while!); fa-inna maṣīrakum (for verily, your ultimate destination and return); ilā an-nār (is to the Fire—you are destined to be devoured by flames!).

ترجمہ (آیت ۳۰) :- ان لوگوں نے دوسروں کو خدا کا ہمسر مانا کہ لوگوں کو اس کے راستہ سے بھٹکائیں ۔ اچھا تم کہہ دو ! چند روز مزے اُڑالو ۔ تمہارا انجام تو دوزخ کی طرف ہے ۔
Translation (Verse 30): And they set up rivals unto Allah to lead people astray from His way. Say: "Enjoy yourselves a little while; surely your journey's end is toward the Fire!"
آیت ۳۱
قُلْ لِّعِبَادِيَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا يُقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَيُنْفِقُوْا مِمَّا رَزَقْنٰهُمْ سِرًّا وَّعَلَانِيَةً مِّنْ قَبْلِ اَنْ يَّاْتِيَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيْهِ وَلَا خِلٰلٌ ﴿۳۱﴾
Verse 31
قُل لِّعِبَادِىَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ يُقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَيُنفِقُوا۟ مِمَّا رَزَقْنَٰهُمْ سِرًّا وَعَلَانِيَةً مِّن قَبْلِ أَن يَأْتِىَ يَوْمٌ لَّا بَيْعٌ فِيهِ وَلَا خِلَٰلٌ ﴿31﴾

قُلْ ؛ اے پیغمبر ! تم کہہ دو ۔ لِعِبَادِى ؛ میرے بندوں کو ۔ الَّذِينَ آمَنُوا ؛ جو ایمان رکھتے ہیں ۔ میرے ایمان دار بندوں سے کہہ دو ـ يُقِيمُوا الصَّلوةَ ؛ کہ پابندی سے ، دُرستی سے نماز پڑھیں ۔ وَيُنْفِقُوْا ، اور صرف کریں ، خرچ کریں ۔ مِمَّا رَزَقْنَهُمْ ؛ اس سے جو ہم نے ان کو دیا ہے ۔ سِرًّا وَّ عَلَانِيَةً ؛ پوشیدہ اور ظاہر ۔ مِنْ قَبْلِ اِنْ يَأْتِيَ ؛ اس سے قبل کہ[ص ۶۵] آ جائے ۔ يَوْمٌ ؛ ایسا دن ۔ لَا بَيْعٌ فِيْهِ ؛ جس میں بیع و شری نہیں ، لین دین نہیں کہ کچھ اپنا دے کر اپنی جان چھڑا لیں ۔ وَلَا خلل ؛ اور نہ دوستی ۔ اس دن کوئی شخص کسی کے کام نہیں آتا ۔

Qul (Say, O Messenger!); li-‘ibādī (to My servants); alladhīna āmanū (who believe—tell My faithful servants); yuqīmū aṣ-ṣalāh (to establish prayer steadfastly and perform it properly); wa-yunfiqū (and to spend in charity); mimmā razaqnāhum (out of that which We have provided them); sirran wa-‘alāniyah (in secret and openly); min qabli an ya’tiya (before there comes...);[p. ۶۵] (before there comes) yawm (a Day); lā bay‘un fīhi (wherein there is no bargaining, commerce, or trade whereby one could offer ransom to redeem his soul); wa-lā khilāl (nor any friendship—on that Day, no one can avail another!).

ترجمہ (آیت ۳۱) :- ( پیغمبر !) تم ان میرے بندوں سے کہہ دو جو ایمان لائے کہ پابندی اور درستی سے نماز پڑھیں ، اور پوشیدہ اور ظاہر ، ہم نے جو کچھ اُنھیں دے رکھا ہے ، اس میں سے کچھ (راہِ خدا میں ) صرف کریں اس سے پہلے کہ وہ دن آ جائے جس میں نہ لین دین ہے نہ دوستی (ہی کسی کے کام آ سکتی ہے ) ۔
Translation (Verse 31): (O Messenger!) Tell My servants who believe that they should establish prayer with regular devotion, and spend—both secretly and openly—out of what We have provided them, before a Day arrives wherein there shall be neither bargaining nor any friendship to avail.
آیت ۳۲
اَللّٰهُ الَّذِيْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ وَاَنْزَلَ مِنَ السَّمَآءِ مَآءً فَاَخْرَجَ بِهٖ مِنَ الثَّمَرٰتِ رِزْقًا لَّكُمْۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْفُلْكَ لِتَجْرِيَ فِي الْبَحْرِ بِاَمْرِهٖۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْاَنْهٰرَۚ ﴿۳۲﴾
Verse 32
ٱللَّهُ ٱلَّذِى خَلَقَ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضَ وَأَنزَلَ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءً فَأَخْرَجَ بِهِۦ مِنَ ٱلثَّمَرَٰتِ رِزْقًا لَّكُمْ صلے وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلْفُلْكَ لِتَجْرِىَ فِى ٱلْبَحْرِ بِأَمْرِهِۦ صلے وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلْأَنْهَٰرَ ﴿32﴾

اللَّهُ الَّذِي ؛ اللہ تو وہ ہے جس نے ۔ خَلَقَ السَّمَوتِ وَالْأَرْضَ ؛ آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا ۔ وَانْزَلَ ؛ اور اُتارا ، نازل کیا ۔ مِنَ السَّمَاءِ ؛ آسمان سے ، اَبر سے ، اوپر سے ۔ مَاءً - پانی ۔ فَاخْرَجَ بِهِ ؛ پھر اس پانی سے نکالا ، پیدا کیا ۔ مِنَ الثَّمَرَاتِ ؛ پھلوں کی قسم سے ، میووں کی جنس سے ۔ رِزْقًا لَّكُمْ ؛ تمہارے لئے رزق ، کھانے کی چیز ۔ وَسَخَّرَ لَكُمْ ؛ اور تمہارا مطیع بنایا ، تمہارے لئے کارآمد بنایا ، تمہاری خدمت میں لگایا ۔ الْفُلْكَ ، کشتی کو ۔ یہ لفظ واحد جمع دونوں پر صادق آتا ہے ۔ یہ جنس نہیں ہے ۔ لِتَجْرِي فِي الْبَحْرِ ؛ کہ بحر میں جاری ہو ۔ سمندر میں چلے ۔ بِأَمْرِه ؛ اس کے حکم سے ، اس کے امر سے ۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الْأَنْهَرَ ؛ اور نہروں اور دریاؤں کو بھی تمہارے لئے کارآمد بنایا ، مطیع و مسخر بنایا ۔

Allāhu alladhī (Allah is He Who); khalaqa as-samāwāti wa-l-arḍ (created the heavens and the earth); wa-anzala (and sent down); mina as-samā’i (from the sky, from clouds aloft); mā’an (water); fa-akhraja bihi (then brought forth thereby); mina ath-thamarāt (of diverse kinds of fruits and varieties of produce); rizqan lakum (as sustenance for you—nourishment for your living); wa-sakhkhara lakum (and made subservient to you, serviceable for your utility, and assigned to your benefit); al-fulk (the vessels—this term applies equally to singular and plural, not being a mere generic noun); li-tajriya fī al-baḥr (that they may navigate upon the sea); bi-amrih (by His command and divine decree); wa-sakhkhara lakumu al-anhār (and made the rivers and streams subservient and serviceable for your welfare).

ترجمہ (آیت ۳۲) :- اللہ تو وہ ہے جس نے آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا اور آسمان سے پانی برسایا پھر اس سے تمہارے کھانے کے لئے ثمرات اور پھل ، میوے) پیدا کئے ۔ کشتیوں کو بھی تمہارے لئے مسخر کیا (تمہارے تحت حکومت کیا) کہ بحکم خدا سمندر میں چلیں اور نہروں کو بھی تمہارے لئے مسخر اور کارآمد بنایا ۔
Translation (Verse 32): Allah is He Who created the heavens and the earth and sent down rain from the sky, bringing forth thereby fruits and produce for your sustenance; and He made the ships subservient to your command that they might sail upon the sea by His decree, and subjected the rivers for your utility.
آیت ۳۳
وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ دَآىِٕبَيْنِۚ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَۚ ﴿۳۳﴾
Verse 33
وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلشَّمْسَ وَٱلْقَمَرَ دَآئِبَيْنِ صلے وَسَخَّرَ لَكُمُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ﴿33﴾

وَسَخَّرَ لَكُمُ الشَّمْسَ وَالْقَمَرَ ؛ اور تمہارے لئے مسخر کیا ، فرماں بردار کیا ، کار آمد کیا ، کام پر لگایا۔ شمس و قمر کو ۔ دَائِبَيْنِ ؛ دَابَ - يَدْعَ بُ - دَابًا - چلتا رہا ۔ ہمیشہ رہا ۔ سخت کوشش کی ۔ اذابَ - يُذْءِ بُ ۔ بھی آیا ہے ۔ یعنی چاند سورج اپنی گردش میں لگے ہوئے ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں کچھ ہوتا ، صاحب قدرت و ارادہ ہوتے تو یوں بے اختیار بر سر کار نہ رہتے ۔ وَسَخَّرَ لَكُمُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ؛ اور رات دن کو بھی تمہارے لئے کارآمد بنایا اور تمہارے لئے نفع بخش بنایا ۔

Wa-sakhkhara lakumu ash-shamsa wa-l-qamar (And He subjected for you, rendered compliant, and harnessed to service the sun and the moon); dā’ibayn (dāba - yad’abu - da’ban, to persist unceasingly, persevere continuously, and exert utmost effort; adh’aba - yudh’ibu is also recorded; that is, the sun and moon are perpetually engaged in their orbits. Had they possessed autonomous power or independent will, they would not remain thus ceaselessly in designated service!); wa-sakhkhara lakumu al-layla wa-n-nahār (and He made the night and the day serviceable and beneficial for you).

ترجمہ (آیت ۳۳) :- اور شمس و قمر کو تمہارا مسخر کر دیا کہ وہ برابر (ایک قانون کے مطابق ) گردش پر رہیں (چلتے ہی چلے جائیں) اور رات دن کو تمہاری خدمت میں لگایا (تمہارے لئے کارآمد بنایا ۔ تمہارا خدمت گزار بنایا ۔ تمہارے لئے رام کیا) ۔
Translation (Verse 33): And He made subservient to you the sun and the moon, both constant in their orbits according to ordained law (moving steadily along), and He enlisted the night and the day in your service (rendering them serviceable, beneficial, and compliant for you).

◈ [ص ۶۶] اللہ کی نعمتوں کا شمار نہیں کیا جا سکتا

◈ [p. ۶۶] Allah's Bounties Cannot Be Numbered

آیت ۳۴
وَاٰتٰىكُمْ مِّنْ كُلِّ مَا سَاَلْتُمُوْهُؕ وَاِنْ تَعُدُّوْا نِعْمَتَ اللّٰهِ لَا تُحْصُوْهَاؕ اِنَّ الْاِنْسَانَ لَظَلُوْمٌ كَفَّارٌۗ ﴿۳۴﴾
Verse 34
وَءَاتَىٰكُم مِّن كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ج وَإِن تَعُدُّوا۟ نِعْمَتَ ٱللَّهِ لَا تُحْصُوهَآ قلی إِنَّ ٱلْإِنسَٰنَ لَظَلُومٌ كَفَّارٌ ﴿34﴾

وَاتَكُمْ ؛ اور تمہیں دیا ۔ مِنْ كُلِّ مَا سَأَلْتُمُوهُ ؛ تم جو کچھ مانگتے ہو ، اس میں سے تمہارے ہر قسم کے مقاصد کو ۔ وَاِنْ تَعُدُّوا نِعْمَتَ اللهِ ؛ اور اگر تم اللہ کی نعمتوں کا شمار کرو ، گننا چاہو ۔ لَا تُحْصُوهَا ؛ تو گن نہ سکو گے ۔ حَصٰى ۔ کنکری ۔ تسبیحیں وغیرہ بننے سے پہلے کنکریوں اور بیجوں پر گنتے تھے ۔ اِنَّ الْإِنْسَانَ ؛ بے شک انسان ۔ لَظَلُومٌ ؛ بڑا ہی ظالم ہے ۔ ظالم کا مبالغہ ظَلُومٌ ہے ۔ كَفَّارٌ ؛ بڑا ہی ناشکرا ، ناقدر ۔ كَافِرُ کا مبالغہ كَفَّارٌ ۔

Wa-ātākum (And He granted you); min kulli mā sa’altumūh (of all that you ask of Him—fulfilling your diverse aims and aspirations); wa-in ta‘uddū ni‘mata Allāh (and if you were to count the blessings of Allah); lā tuḥṣūhā (you could never enumerate them—ḥaṣā refers to pebbles, for prior to the invention of rosaries, reckoning was done using pebbles and seeds); inna al-insāna (Verily, man); la-ẓalūm (is exceedingly unjust—ẓalūm is an intensive form of ẓālim); kaffār (grossly ungrateful and unappreciative—kaffār is an intensive form of kāfir).

ترجمہ (آیت ۳۴) :- اور تم جن جن چیزوں کا سوال کرتے تھے ان میں سے تم کو اللہ نے دیا ۔ (تمہاری آرزوئیں برلائیں تمہاری خواہشات پوری کیں) اور اگر اللہ کی نعمتوں کو تم شمار کرنا چاہو تو شمار نہ کر سکو گے ۔ یقیناً انسان بڑا ہی ظالم بڑا ہی ناشکر گزار ہے (خدا کی دی ہوئی بے شمار نعمتوں کی کچھ قدر نہیں کرتا) ۔
Translation (Verse 34): And He gave you of all that you asked of Him (fulfilling your hopes and granting your desires); and if you were to count the bounties of Allah, you could never enumerate them. Verily, man is grossly unjust and ungrateful, failing to appreciate the countless favors bestowed by God.
آیت ۳۵
وَاِذْ قَالَ اِبْرٰهِيْمُ رَبِّ اجْعَلْ هٰذَا الْبَلَدَ اٰمِنًا وَّاجْنُبْنِيْ وَبَنِيَّ اَنْ نَّعْبُدَ الْاَصْنَامَؕ ﴿۳۵﴾
Verse 35
وَإِذْ قَالَ إِبْرَٰهِيمُ رَبِّ ٱجْعَلْ هَٰذَا ٱلْبَلَدَ ءَامِنًا وَٱجْنُبْنِى وَبَنِىَّ أَن نَّعْبُدَ ٱلْأَصْنَامَ ﴿35﴾

وَ إِذْ قَالَ ؛ اور یاد کرو جب کہ کہا وَاِذْ سے پہلے اُذْكُرُوا مقدر ہوتا ہے ۔ اِبْراهِيمُ ؛ ابراہیم نے ۔ انھوں نے کیا کہا ؟ رَبِّ ؛ اے میرے رب ! اے میرے پروردگار ! اِجْعَلْ ؛ کر دے ۔ هَذَا الْبَلَدَ ؛ اس شہر کو ، اس سے مراد مکہ شریف ہے ۔ امنا ؛ پر امن ۔ وَاجْنُبْنِي ؛ اور مجھے کنارہ کش رکھ ، مجھے بچا ۔ جَنب ۔ پہلو ۔ وَبَنِيَّ ؛ اور میرے بچوں کو ۔ بَنِينَ کو یاے متکلم کی طرف اضافت کی گئی اور اضافت سے نون گر گیا اور یا (ی) میں مدغم ہوگئی ۔ اَنْ نَّعْبُدَ الْأَصْنَامَ ؛ کہ پوجیں ہم بتوں کو ، کہ ہم بُت پرستی کریں ۔

Wa-idh qāla (And recall when he said—before idh, udhkurū [remember!] is implicit); Ibrāhīm (Abraham—and what did he supplicate?); rabbi (My Lord! O my Sustainer!); ij‘al (make); hādha al-balada (this city—referring to Makkah the Blessed); āminā (a place of security and peace); wa-jnubnī (and keep me aloof, protect me—janb means side); wa-baniyya (and my children—banīn is annexed to the first-person pronoun, dropping the nūn and assimilating into yā’); an na‘buda al-aṣnām (from worshipping idols).

ترجمہ (آیت ۳۵) :- اور یاد کرو جب کہ ابراہیم نے کہا ۔ اے میرے رب ! تو اس شہر کو پر امن بنا اور مجھے اور میری اولاد کو بُت پرستی سے بچا ۔
Translation (Verse 35): And recall when Abraham said: "My Lord! Make this city secure, and preserve me and my sons from worshipping idols!"

اس آیت سے یہ نہیں نکلتا کہ بنی ابراہیم میں کوئی بُت پرستی نہ کریں ۔ بلکہ لِلأَكْثَرِ حُكْمُ كُل - توحید آل ابراہیم کا خاصہ ہے ۔ یہودی ، عیسائی یہ بھی ابراہیم علیہ السلام کی اولاد سے ہیں ۔ ہندوؤں اور دوسری قوموں کے لحاظ سے دیکھو تو پھر بھی موحد ہیں ۔ اس زمانہ میں تو توحید مسلمانوں کا حصہ ہے ۔ اس واسطے ہر مسلمان ملتِ ابراہیم پر رہتا ہے ۔ نہایت افسوس کی بات ہے کہ مسلمان ، توحید جن کا خاصہ تھا ، ان میں سے بعض نادان نرسو کی ، شیخ صد و ، لال بیگ کی ، کالی دیوی کی اور دیگر بہت سے شیاطین اور جن کی پرستش کرنے لگے ہیں ۔ سخت افسوس کا مقام ہے کہ بعض جاہل مسلمان بھا نامتی کا سحر بھی کرتے ہیں ، جو نہایت غلیظ ، ناپاک اور شیاطین پرستی پر مبنی ہے ۔
صاحبو ! غیر مسلموں میں کیا تبلیغ کرو گے ۔ اس وقت تو مسلمانوں میں تبلیغ کرنے کی ضرورت ہے ۔ مادہ پرستی ، شیطان پرستی ، نفس پرستی ، کیا کیا پرستیاں ہیں ۔ کیا خدا ہمارا دشمن ہے؟ کہ کافروں کو ہم پر غالب کر رہا ہے ۔ اِنَّ اللَّهَ لَا يُغَيِّرُ مَا بِقَوْمٍ حَتَّى يُغَيِّرُوا مَا بِأَنْفُسِهِمْ ؛ خدا کسی کو اس وقت تک خراب نہیں کرتا جب تک کہ وہ خود اپنے آپ کو خراب نہ کرلیں ۔

It does not follow from this verse that none among the descendants of Abraham could ever fall into idolatry; rather, the scholarly maxim applies: li-l-akthari ḥukmu al-kull (the majority takes the ruling of the whole). Monotheism (Tawḥīd) is the quintessential heritage of the house of Abraham. Jews and Christians are likewise of the progeny of Abraham; compared to Hindus and polytheistic nations, they remain monotheists. In this era, Tawḥīd is the distinct preserve of Muslims; hence every Muslim abides upon the Millah of Abraham. It is deeply tragic that among Muslims—whose defining badge is pure Tawḥīd—certain ignorant folk have begun venerating Narso, Shaikh Saddu, Lal Beg, Kali Devi, and various demonic spirits and jinn! It is thoroughly deplorable that some unlettered Muslims even practice Bhanamati black magic, which is intensely filthy, impure, and rooted in demon-worship.
O friends! What preaching will you direct toward non-Muslims when the pressing urgency of our time is to preach unto Muslims themselves? Materialism, demon-worship, ego-worship (nafs-parastī)—what forms of idolatry have crept in! Is God our enemy that He allows disbelievers to dominate us? Nay! Inna Allāha lā yughayyiru mā bi-qawmin ḥattā yughayyirū mā bi-anfusihim (Verily, Allah does not alter the condition of a people until they change what is in themselves)—God never ruins a community until they bring ruin upon their own souls through deviation!

◈ ہر مسلمان ملت ابراہیمی یعنی توحید پر رہتا ہے

◈ Every Muslim Abides upon the Abrahamic Creed of Pure Monotheism

آیت ۳۶
رَبِّ اِنَّهُنَّ اَضْلَلْنَ كَثِيْرًا مِّنَ النَّاسِۚ فَمَنْ تَبِعَنِيْ فَاِنَّهٗ مِنِّيْۚ وَمَنْ عَصَانِيْ فَاِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۳۶﴾[ص ۶۷]
Verse 36
رَبِّ إِنَّهُنَّ أَضْلَلْنَ كَثِيرًا مِّنَ ٱلنَّاسِ صلے فَمَن تَبِعَنِى فَإِنَّهُۥ مِنِّى صلے وَمَنْ عَصَانِى فَإِنَّكَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿36﴾[p. ۶۷]

◈ بڑوں سے نسبت ثابت کرنے کے لئے اُن کی پیروی ضروری ہے

◈ To Claim Lineage to the Righteous, Following Their Footsteps is Essential

رَبِّ ؛ اے میرے پروردگار ! إِنَّهُنَّ ؛ بے شک وہ اصنام یعنی بُت - اَضْلَلْنَ ؛ گمراہ کر دیا ہے ۔ كَثِيرًا مِّنَ النَّاسِ ؛ بہت سے لوگوں کو ۔ فَمَنْ تَبِعَنِي ، پس جو میرے تابع ہیں ، جو میری چال پر چلتے ہیں ، میرے کہے کے مطابق کام کرتے ہیں ۔ فَإِنَّهُ مِنِّي ، تو وہ مجھ سے ہیں ۔ ہم سید ہیں ، شیخ ہیں ، پیر زادے ہیں کہنے سے کیا ہوتا ہے؟ جب ان کی پیروی نہیں کی جاتی ، ان کی اتباع ہی نہیں ہوتی تو بڑوں سے نسبت رکھنے سے کیا فائدہ ؟ آخر اس نسبت پاک پر کچھ تو دلیل ہو ۔ کیا چیز دلیل ہوسکتی ہے ؟ صرف تمہارے اعمال ۔ وَمَنْ عَصَانِي ؛ اور جس نے میرا عصیان کیا ، نافرمانی کی ، اور میرا کہا نہ سنا ۔ اب تو جو چاہے کر ۔ فَإِنَّكَ غَفُوْرٌ رَّحِيمٌ ؛ بے شک تو غفور رحیم ہے ۔ تو ہی مغفرت اور رحم کرنے والا ہے ۔ تو ہی ان کو اعمالِ صالح کی ، اچھے کام کرنے کی توفیق دینے والا ہے ۔ ذرا ابراہیم علیہ السلام کے فرمانے پر غور کرو ۔ ابراہیم علیہ السلام نے یہ نہیں فرمایا کہ جو میری نافرمانی کرے اس کو نیست و نابود کردے ۔ بلکہ فرمایا کہ تو غفور رحیم ہے ۔ آج کل مولوی نکلے ہیں ، ہر چھوٹی بات پر مسلمانوں کو کافر اور مشرک کہتے ہیں ۔ یہ لوگ دراصل اللہ تعالیٰ کو غفور رحیم ہی نہیں سمجھتے ۔

Rabbi (My Lord!); innahunna (verily they—the idols); aḍlalna (have led astray); kathīran mina an-nās (many of mankind); fa-man tabi‘anī (so whoever follows me, walks in my footsteps, and acts in accordance with my instruction); fa-innahu minnī (he is indeed of me! What does it profit merely to proclaim: 'We are Sayyids, Shaikhs, or Pirzadas!' when their path is not followed and their guidance is abandoned? What benefit is there in claiming lineage to the righteous without proof? And what can serve as proof except your own deeds?!); wa-man ‘aṣānī (and whoever disobeys me and rejects my counsel—now You may deal with him as You will); fa-innaka ghafūrun raḥīm (for verily You are All-Forgiving, Most Merciful; You alone forgive, show mercy, and grant grace for virtuous deeds!). Ponder deeply upon the words of Abraham (‘alayhis-salām): he did not pray that whoever disobeyed him be wiped out, but rather invoked: 'Verily You are All-Forgiving, Most Merciful!' Today certain clerics have arisen who brand Muslims as infidels (kāfir) and polytheists (mushrik) over every trifling matter—such people truly fail to grasp that Almighty Allah is All-Forgiving and Most Merciful!

ترجمہ (آیت ۳۶) :- (ابراہیم نے کہا اے میرے رب ! ان بتوں نے بہت سے لوگوں کو گمراہ کیا ہے ۔ پس جو لوگ میری اتباع کریں (میری پیروی کریں) تو وہ مجھ سے ہیں اور جو میری نافرمانی کریں (تو ان کا مختار ہے جو چاہے کر سکتا ہے) مگر تو غفور رحیم ہے (تجھ سے سب کو بڑی نیک اُمیدیں ہیں) ۔
Translation (Verse 36): (Abraham said:) "My Lord! Verily, they have led astray many among mankind. So whoever follows me is indeed of me, and whoever disobeys me—You are sovereign to do as You will, yet surely You are All-Forgiving, Most Merciful (and in You all rest their high hopes)."
آیت ۳۷
رَبَّنَآ اِنِّيْٓ اَسْكَنْتُ مِنْ ذُرِّيَّتِيْ بِوَادٍ غَيْرِ ذِيْ زَرْعٍ عِنْدَ بَيْتِكَ الْمُحَرَّمِۙ رَبَّنَا لِيُقِيْمُوا الصَّلٰوةَ فَاجْعَلْ اَفْىِٕدَةً مِّنَ النَّاسِ تَهْوِيْٓ اِلَيْهِمْ وَارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرٰتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُوْنَ ﴿۳۷﴾
Verse 37
رَّبَّنَآ إِنِّىٓ أَسْكَنتُ مِن ذُرِّيَّتِى بِوَادٍ غَيْرِ ذِى زَرْعٍ عِندَ بَيْتِكَ ٱلْمُحَرَّمِ رَبَّنَا لِيُقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ فَٱجْعَلْ أَفْـِٔدَةً مِّنَ ٱلنَّاسِ تَهْوِىٓ إِلَيْهِمْ وَٱرْزُقْهُم مِّنَ ٱلثَّمَرَٰتِ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُونَ ﴿37﴾

ربَّنَا ؛ اے ہمارے رب ! اِنِّي اَسْكَنْتُ ؛ میں نے سکونت پذیر کیا ہے ، اُتارا ہے ، آباد کیا ہے ۔ مِنْ ذُرِّيَّتِي ؛ میری بعض اولاد کو ۔ ذَرَّ - يَذِرُّ ۔ نکلنا ، پھیلنا ۔ منتشر ہونا ۔ بِوَادٍ ؛ ایک وادی میں ، پہاڑوں کے بیچ ہیں ۔ غَيْرِ ذِي زَرْعٍ ؛ جہاں زراعت نہیں ہوتی ، کھیتی باڑی نہیں ہوتی ۔ عِنْدَ ؛ پاس ۔ بَيْتِكَ ؛ تیرا گھر ۔ یعنی کعبۃ اللہ شریف - الْمُحَرَّمِ ؛ باعزت ، با حرمت ۔ رَبَّنَا ؛ اے ہمارے رب ! یہاں ہم کو خدا نے کیوں اُتارا ؟ لِيُقِيمُوا الصَّلوةَ ؛ تاکہ پابندی اور درستی سے نماز پڑھا کریں ۔ فَاجْعَلْ ؛ پھر تو کر دے ۔ اَفْئِدَةً ؛ دلوں کو جمع فُوَادٌ - مِنَ النَّاسِ ؛ لوگوں کے ۔ یعنی تو لوگوں کے دلوں کو اس طرح کردے کہ ۔ تَهْوِى إِلَيْهِمْ ؛ مکہ کے رہنے والے کی طرف مائل ہوں ۔ گرے جائیں ۔ وَارْزُقْهُمْ مِّنَ الثَّمَرَتِ ؛ اور دے ان کو ثمرے اور پھلوں سے ۔ میووں سے ۔ یعنی ان کے کھانے پینے کا بھی انتظام کردے ۔ لَعَلَّهُمْ يَشْكُرُوْنَ ؛ تاکہ وہ شکر کریں ، عطا یائے الہی کی قدر کریں ، خدا کے دیئے کو مانیں ۔

Rabbanā (Our Lord!); innī askantu (I have settled and caused to abide); min dhurriyyatī (some of my offspring—dharra - yadhirru, to disperse, scatter, and emanate); bi-wādin (in a valley nestled amidst mountains); ghayri dhī zar‘ (uncultivable, without agriculture or arable fields); ‘inda baytika al-muḥarram (near Your Sacred House—the Blessed Ka‘bah); rabbanā (Our Lord! Why has God settled us here?); li-yuqīmū aṣ-ṣalāh (that they may establish prayer with regular devotion); fa-j‘al (so cause); af’idatan (hearts—plural of fu’ād); mina an-nās (of people); tahwī ilayhim (to incline toward them with ardent yearning and affection); wa-rzuqhum mina ath-thamarāt (and provide them with fruits and sustenance, arranging their food and livelihood); la‘allahum yashkurūn (so that they may offer gratitude, appreciate the divine bestowals, and acknowledge God's bounties).

ترجمہ (آیت ۳۷) :- (یا اللہ ! پروردگار !) اے ہمارے رب ! میں نے اپنی اولاد میں سے بعض کو ایسی جگہ بسایا ہے[ص ۶۸] جس میں زراعت نہیں ہوتی جو تیرے با حرمت گھر (یعنی کعبۃ اللہ شریف) کے پاس ہے ۔ اے ہمارے رب! تا کہ وہ پابندی اور درستی سے نماز قائم رکھیں ۔ لہذا تو بھی لوگوں کے دلوں کو ان کی طرف مائل کردے ۔ ان کے کھانے پینے کے لئے پھل عطا کرتا کہ وہ تیرا شکر ادا کرتے رہیں ۔
Translation (Verse 37): (O Allah! O Lord!) Our Lord! I have settled some of my offspring in an uncultivated valley...[p. ۶۸] ...wherein there is no agriculture, near Your Sacred House (namely the Holy Ka‘bah). Our Lord! That they may establish prayer with devotion; so make the hearts of people incline toward them with affection, and grant them fruits for sustenance so that they may ever offer gratitude.

صاحبو ! مکہ شریف ایک پہاڑی مقام ہے ، نہ کھیتی ہے نہ باڑی ۔ وہاں کعبۃ اللہ شریف ہے جو تمام روئے زمین کا قبلہ ہے ۔ لاکھوں آدمی حج کرنے آتے ہیں ۔ نہ رسد کا انتظام ہے ، نہ ریل ہے نہ بسیں ہیں ۔ مگر خدا ہے کہ اپنے فضل و کرم سے سب کے کھانے پینے کا انتظام کرتا ہے ۔ کسی قسم کی تکلیف نہیں ۔ عرفات کے میدان میں دن میں لاکھوں حاجی جمع ہیں اور رات کو دیکھو تو ایک آدمی نہیں ۔ خدائے تعالیٰ کا کیا انتظام ہے ۔
اب مکہ شریف میں اور دیگر ان مقامات میں کھانے پینے کا پورا پورا انتظام ہے ۔ اچھے سے اچھا کھانا ملتا ہے ۔ ہندوستان میں تاج پوشی کا جلسہ ہوا اور وہ بھی دار السلطنت دہلی میں ۔ تمام چیزیں مہنگی ہوگئیں ۔ کوئی کام وقت پر نہیں ہو رہا تھا ۔ چوریوں کی کچھ کمی نہ تھی ۔ ایک ایک مکان کا کرایہ اتنا ہو گیا تھا کہ کسی حاجی نے مکہ شریف میں نہ دیا ہوگا ۔ دہلی میں ہر قسم کی تکلیف پہنچی اور سب آمنا صدقنا ۔ کسی کی زبان پر شکایت کا ایک لفظ نہیں ۔ مکہ شریف میں باوجود اس بے سرو سامانی کے اور ذرائع حمل و نقل کی دشواری کے اس تاج پوشی کے زمانہ کی سی تکلیف ہرگز نہیں ہوتی ۔
افسوس بعض بد نصیب ایسے بھی ہیں کہ حج کر کے آتے ہیں اور زبان شکایت کھولتے ہیں ۔ ان لوگوں کے لئے کسی شاعر نے لکھا ہے ۔

O friends! Makkah the Blessed is a rugged, mountainous land without cultivation or arable fields. Yet therein stands the Sacred House of Allah (Ka‘batullāh), the Qiblah for all upon the face of the earth. Hundreds of thousands arrive to perform the Ḥajj; there are neither supply depots, nor railways, nor buses, yet Allah, in His boundless bounty and grace, provides sustenance and food for all, free of hardship! In the plain of ‘Arafāt by day, hundreds of thousands of pilgrims assemble, yet by nightfall not a single soul remains—what wondrous divine orchestration is Almighty God's!
Today in Makkah the Blessed and those adjoining holy precincts, there is complete provision of sustenance, and the finest food is readily found. Recall when the Coronation Durbar was held in India, right in the imperial capital of Delhi: everything became exorbitant, nothing occurred on schedule, thefts were rampant, and rents soared to heights that no pilgrim ever paid in Makkah! Every manner of vexation was suffered in Delhi, yet all bore it unquestioningly without a single murmur of complaint. In Makkah, despite the utter lack of natural resources and transportation difficulties, hardships like those of the Coronation era never occur!
Alas, there are certain wretched souls who return from the pilgrimage only to loose their tongues in complaint! Concerning such individuals, a poet wrote:

حجاج آ رہے ہیں بڑی دھوم دھام سےایماں لپٹ کے رہ گیا بیت الحرام سے
حجاج آ رہے ہیں بڑی دھوم دھام سےایماں لپٹ کے رہ گیا بیت الحرام سے
The pilgrims return in great pomp and array,
While their faith clings behind at the Sacred House to stay.

ایک دوسرا شاعر کہتا ہے ۔

Another poet remarks:

گر اب کے پھرے شیخ جی کعبہ کے سفر سےتو جانو پھرے شیخ جی اللہ کے گھر سے
گر اب کے پھرے شیخ جی کعبہ کے سفر سےتو جانو پھرے شیخ جی اللہ کے گھر سے
If the Elder turns back from the Ka‘bah this year,
Know then that he turns from God's House without fear!

لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ - اَللَّهُمَّ أَرْضِنَا وَارْضَ عَنَّا -

Lā ḥawla wa-lā quwwata illā bi-Llāh. Allāhumma arḍinā wa-rḍa ‘annā. (There is no power nor strength save in Allah. O Allah! Make us content and be pleased with us!).

آیت ۳۸
رَبَّنَآ اِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِيْ وَمَا نُعْلِنُؕ وَمَا يَخْفٰى عَلَي اللّٰهِ مِنْ شَيْءٍ فِي الْاَرْضِ وَلَا فِي السَّمَآءِ ﴿۳۸﴾
Verse 38
رَبَّنَآ إِنَّكَ تَعْلَمُ مَا نُخْفِى وَمَا نُعْلِنُ قلی وَمَا يَخْفَىٰ عَلَى ٱللَّهِ مِن شَىْءٍ فِى ٱلْأَرْضِ وَلَا فِى ٱلسَّمَآءِ ﴿38﴾

ربَّنَا ؛ اے ہمارے رب ! إِنَّكَ تَعْلَمُ ؛ بے شک تو جانتا ہے ، تو تو جانتا ہی ہے ۔ مَا نُخْفِي ؛ جو ہم چھپاتے ہیں مخفی رکھتے ہیں ۔ خفیہ طور سے کرتے ہیں ۔ وَمَا نُعْلِنُ ؛ اور جو بالاعلان کرتے ہیں ، علانیہ کرتے ہیں ، کھلم کھلا کرتے ہیں ۔ وَمَا يَخْفَى عَلَى اللهِ ؛ اور خدا سے مخفی نہیں ، اللہ سے چھپی ہوئی نہیں ۔ مِنْ شَيْءٍ ؛ کوئی شئے ۔ ” مِنْ “ زائد ہے ۔ اس سے زور پیدا ہوتا ہے ۔ یخفی کا فاعل ہے ۔ گویا کہ مَا يَخْفَى شَيْءٌ ہے ۔ فِي الْأَرْضِ ؛ زمین میں ۔ وَلَا فِي السَّمَاءِ ؛ اور نہ آسمان میں ۔

Rabbanā (Our Lord!); innaka ta‘lamu (verily You know—You surely know); mā nukhfī (what we conceal, keep secret, or perform privately); wa-mā nu‘lin (and what we disclose publicly and perform openly); wa-mā yakhfā ‘alā Allāh (and nothing is hidden from Allah); min shay’ (of anything whatsoever—min is pleonastic for emphasis, functioning as the grammatical subject of yakhfā, as though reading mā yakhfā shay’un); fī al-arḍ (in the earth); wa-lā fī as-samā’ (nor in the heavens).

ترجمہ (آیت ۳۸) :- خدا یا ! تو خوب جانتا ہے ( تجھے علم ہے) جو ہم مخفی رکھیں یا ظاہر کریں (ہمارا کھلا چھپا تو سب جانتا ہے ) اور زمین و آسمان میں جو بھی چیز ہو وہ اللہ سے مخفی نہیں ۔
Translation (Verse 38): Our Lord! Verily, You know all that we conceal and all that we reveal (our secret and open deeds are fully known to You); and nothing whatsoever is hidden from Allah in the earth or in the heaven.
آیت ۳۹
اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ وَهَبَ لِيْ عَلَي الْكِبَرِ اِسْمٰعِيْلَ وَاِسْحٰقَؕ اِنَّ رَبِّيْ لَسَمِيْعُ الدُّعَآءِ ﴿۳۹﴾
Verse 39
ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى وَهَبَ لِى عَلَى ٱلْكِبَرِ إِسْمَٰعِيلَ وَإِسْحَٰقَ ج إِنَّ رَبِّى لَسَمِيعُ ٱلدُّعَآءِ ﴿39﴾

الْحَمْدُ لِلَّهِ ؛ خدا کا شکر ہے ، تعریف اُسی کی ہے ۔ الَّذِي ؛ جس نے ۔ وَهَبَ لِی ؛ مجھے دیا ، ہبہ کیا ۔ عَلَى الْكِبَرِ ؛ بڑھاپے کے زمانہ میں ۔ اِسْمَعِيْلَ وَ اسْحَقَ ؛ دو بیٹے اسمعیل و اسحق ۔ اِنَّ رَبِّي ؟ بے شک میرا رب ، میرا پروردگار ! لَسَمِيعُ[ص ۶۹] الدُّعَاءِ ؛ ضرور دُعاء کو سماعت فرمانے والا ہے ، اور میری التجاء کو سننے والا ہے ۔

Al-ḥamdu li-Llāh (All praise belongs to Allah, and all gratitude is His alone); alladhī (Who); wahaba lī (bestowed upon me as a free gift); ‘alā al-kibar (in my old age); Ismā‘īla wa-Isḥāq (two sons, Ishmael and Isaac); inna rabbī (Verily, my Lord and Sustainer); la-samī‘ (is indeed the Hearer...);[p. ۶۹] ...ad-du‘ā’ (of supplication—surely hearing my humble entreaty and answering my prayer!).

ترجمہ (آیت ۳۹) :- خدا کا شکر ہے کہ اس نے (میرے) بڑھاپے میں مجھے اسماعیل و اسحاق کو دیا ۔ میرا رب دُعاء کو ضرور سماعت فرمانے والا ہے ۔
Translation (Verse 39): All praise belongs to Allah Who granted me Ishmael and Isaac in my old age! Verily, my Lord is indeed the Hearer of supplication.
آیت ۴۰
رَبِّ اجْعَلْنِيْ مُقِيْمَ الصَّلٰوةِ وَمِنْ ذُرِّيَّتِيْقلی صلے رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ ﴿۴۰﴾
Verse 40
رَبِّ ٱجْعَلْنِى مُقِيمَ ٱلصَّلَوٰةِ وَمِن ذُرِّيَّتِى ج رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَآءِ ﴿40﴾

رَبِّ اجْعَلْنِي ؛ خدایا مجھے بنادے ۔ مُقِيمَ الصَّلوةِ ؛ اچھی طرح نماز پڑھنے والا ، اس کا پابند ۔ وَمِنْ ذُرِّيَّتِي ؛ اور میری ذریت اور اولاد سے ۔ دیکھو ! اپنے ساتھ نماز کی پابندی کی خاطر اپنی اپنی اولاد کے لئے بھی دُعا فرماتے ہیں اور ہم ہیں کہ اولاد کو کچھ بھی تاکید نہیں کرتے ۔ سات برس کی عمر سے نماز کی تاکید کرنی چاہئیے ۔ جب بچہ دس برس کا ہو جائے تو نماز نہ پڑھنے پر اس کو مارنا چاہئیے ۔ ایک نماز ہر قسم کی برائیوں سے روکتی ہے ۔ رَبَّنَا وَتَقَبَّلْ دُعَاءِ ؛ اے ہمارے رب ! تو میری دُعا قبول کرلے ۔ دُعَاءِ اصل میں دُعَائِي تھا ۔

Rabbi j‘alnī (My Lord, make me); muqīma aṣ-ṣalāh (one who establishes prayer faithfully and remains steadfast therein); wa-min dhurriyyatī (and also from my offspring and descendants! Behold: alongside himself, he supplicates for steadfastness in prayer for his children, whereas we fail even to admonish our progeny! Children should be urged to pray from the age of seven; if a child reaches ten years of age, he should be disciplined for abandoning prayer. For the prayer restrains from every form of indecency and evil); rabbanā wa-taqabbal du‘ā’ (Our Lord, and accept my supplication!—du‘ā’ is originally du‘ā’ī, my prayer).

ترجمہ (آیت ۴۰) :- اے میرے رب ! تو مجھے توفیق عطا کر کہ اچھی طرح سے اور پابندی سے نماز پڑھوں (میری اولاد کو بھی ایسی ہی توفیق عطا کر ) ۔ اے ہمارے رب ! میری دعا قبول فرما ۔
Translation (Verse 40): My Lord! Grant me the grace to establish prayer faithfully and steadfastly, and from among my offspring as well. Our Lord! Graciously accept my supplication!
آیت ۴۱
رَبَّنَا اغْفِرْ لِيْ وَلِوَالِدَيَّ وَلِلْمُؤْمِنِيْنَ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُۗ ﴿۴۱﴾
Verse 41
رَبَّنَا ٱغْفِرْ لِى وَلِوَٰلِدَىَّ وَلِلْمُؤْمِنِينَ يَوْمَ يَقُومُ ٱلْحِسَابُ ﴿41﴾

رَبَّنَا اغْفِرْ لِي ؛ اے ہمارے رب ! اِغْفِرْ لِی ؛ میری مغفرت کر ۔ مجھے بخش دے ، میری خطا پوشی کر ۔ وَلِوَالِدَيَّ ؛ اور میرے ماں باپ کو بھی ۔ وَالِدَيْنِ کی ، یائے متکلم کی طرف اضافت کی گئی ۔ وَلِلْمُؤْمِنِينَ ؛ اور تمام مسلمانوں کو ، ایمانداروں کو۔ مؤمنوں کو ۔ يَوْمَ يَقُوْمُ الْحِسَابُ ، جس دن حساب قائم ہوگا ، محاسبہ ہوگا ، جرائم کے تحقیقات ہوں گے ۔

Rabbanā ghfir lī (Our Lord, forgive me—pardon my shortcomings and conceal my faults); wa-li-wālidayya (and my parents—wālidayn is annexed to the first-person pronoun); wa-li-l-mu’minīn (and all the believers and Muslims); yawma yaqūmu al-ḥisāb (on the Day when the reckoning is established, accountability is held, and deeds are examined).

ترجمہ (آیت ۴۱) :- اے ہمارے رب ! قیامت کے دن مجھے ، میرے ماں باپ کو اور تمام ایمان داروں کو بخش دے (ان کی مغفرت فرما ) ۔
Translation (Verse 41): Our Lord! Forgive me, my parents, and all the believers on the Day when the reckoning is established.

صاحبو ! رسول اللہ ﷺ کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَتَقَلُّبَكَ فِي السَّجِدِينَ ۔ (سورۂ شعراء آخری رکوع آیت ۲۱۹) ساجدین سے مراد خدا پرست لوگ ہیں ۔ لہذا آدم علیہ السلام سے لے کر رسول خدا ﷺ تک جتنے آبا و اجداد گزرے ہیں سب خدا پرست تھے ۔ اب رہ گیا آزر بت تراش ، وہ حضرت ابراہیم علیہ السلام کا چچا تھا ، باپ نہ تھا اور وَتَقَلُّبَكَ فِي السجدِین میں شامل نہ تھا ۔ عربی زبان میں چچا کو بھی باپ کہہ دیتے ہیں ۔ حضرت عباس سے متعلق رسول خدا ﷺ نے فرمایا : هذَا مِنْ بَقِيَّةِ آبَاءِي ۔ (یہ میرے باپ دادا کا بقیہ ہیں ) ۔

O friends! Regarding the Messenger of Allah ﷺ, Almighty Allah states: wa-taqallubaka fī as-sājidīn (And your turning among those who prostrate—Surah ash-Shu‘arā’, last rukū‘, verse 219). By as-sājidīn is meant pure worshippers of God; thus, from Adam (‘alayhis-salām) down to the Messenger of Allah ﷺ, all of his direct forebears were monotheistic worshippers of God. As for Āzar the idol-sculptor, he was the paternal uncle (‘amm) of Abraham (‘alayhis-salām), not his biological father (ab), and therefore was not among the prostrating ancestors intended in wa-taqallubaka fī as-sājidīn. In Arabic usage, a paternal uncle is customarily addressed as 'father.' Concerning his uncle al-‘Abbās, the Messenger of Allah ﷺ remarked: Hādhā min baqiyyati ābā’ī ('This is the remnant of my fathers!').

اپنی اولاد کو نماز کی تاکید کرنی چاہئیے
اپنے ماں باپ کے لئے بھی دُعا کرنا چاہئے

Marginal Notes: Admonishing one's children to observe prayer is an imperative duty; one should always pray for one's parents.

آیت ۴۲
وَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ غَافِلًا عَمَّا يَعْمَلُ الظّٰلِمُوْنَؕ اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيْهِ الْاَبْصَارُۙ ﴿۴۲﴾
Verse 42
وَلَا تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ غَٰفِلًا عَمَّا يَعْمَلُ ٱلظَّٰلِمُونَ ج إِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ لِيَوْمٍ تَشْخَصُ فِيهِ ٱلْأَبْصَٰرُ ﴿42﴾

وَلَا تَحْسَبَنَّ اللَّهَ ؛ اور ہرگز گمان نہ کرو کہ اللہ ۔ خدا کو نہ سمجھو کہ ۔ غَافِلا ؛ غافل ، بے خبر - عَمَّا يَعْمَلُ الظَّلِمُوْنَ ؛ ان کاموں سے کہ یہ ظالم کرتے ہیں ۔ اِنَّمَا يُؤَخِّرُهُمْ ؛ وہ صرف تاخیر کرتا ہے ، ان کو ڈھیل دیتا ہے ، پیچھے ڈالتا ہے ۔ لِيَوْمٍ ؛[ص ۷۰] اس دن کے لئے ۔ تَشْخَصُ فِيْهِ الْأَبْصَارُ ؛ کہ کھلی کی کھلی رہ جائیں گی اس میں آنکھیں ۔ شَخَصَ - يَشْخَصُ - شَخْصًا بلند ہونا ۔ شَخَصَ الْبَصَرُ ؛ آنکھ کھلی رہ گئی ، جھپکی تک نہیں ۔

Wa-lā taḥsabanna Allāha (And never deem Allah; do not suppose God to be); ghāfilan (unmindful, oblivious, or unheeding); ‘ammā ya‘malu aẓ-ẓālimūn (of what the oppressors do); innamā yu’akhkhiruhum (He only grants them respite, defers their retribution, and stays His hand); li-yawm (for a Day...);[p. ۷۰] (for a Day) tashkhaṣu fīhi al-abṣār (wherein eyes will stare in fixed, unblinking horror—shakhaṣa - yashkhaṣu - shakhṣan, to rise high; shakhaṣa al-baṣar means the eye remained fixed wide open without even a single blink).

ترجمہ (آیت ۴۲) :- - اور اللہ کو ہرگز غافل نہ سمجھو ان اعمال سے کہ یہ ظالم کرتے ہیں ۔ وہ صرف ڈھیل دیتا ہے اس دن کے لئے کہ آنکھیں کھلی کی کھلی رہ جائیں گی (دم نکل جائے گا یا سخت پریشانی کی وجہ سے ٹکٹکی بندھی کی بندھی رہ جائے گی ) ۔
Translation (Verse 42): And never deem Allah unmindful of what the oppressors do! He merely grants them respite for a Day wherein eyes shall stare in fixed, unblinking terror (as life departs or gaze freezes in utter panic).
آیت ۴۳
مُهْطِعِيْنَ مُقْنِعِيْ رُءُوْسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ اِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْۚ وَاَفْـِٕدَتُهُمْ هَوَآءٌؕ ﴿۴۳﴾
Verse 43
مُهْطِعِينَ مُقْنِعِى رُءُوسِهِمْ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ طَرْفُهُمْ صلے وَأَفْـِٔدَتُهُمْ هَوَآءٌ ﴿43﴾

مُهْطِعِينَ ؛ خوف سے ڈرتے ہیں ، بھاگے چلے جارہے ہیں ۔ هَطَعَ - وَاهْطَعَ - کسی طرف آنکھ جمائے دوڑنا ۔ خوف سے دوڑنا ۔ مُقْنِعِي رُءُوسِهِمْ ؛ اپنے سر اُٹھائے ہوئے ۔ قِنَاعَتْ ۔ تھوڑی چیز پر راضی ہونا ۔ قُنُوع ۔ سوال کرنا ۔ اَقْنَعَ رَأْسَهُ ۔ اپنا سر اٹھایا ۔ قِنَاعٌ ۔ وہ کپڑا جس سے سر ڈھانکا جاتا ہے ۔ لَا يَرْتَدُّ إِلَيْهِمْ ؛ ان کی طرف واپس نہیں آتی ، رد نہیں ہوتی ۔ طَرْفُهُمْ ؛ ان کی نگاہ ، ان کی آنکھ ۔ وَأَفْئِدَتُهُمْ ؛ اور ان کے دل ۔ هَوَ آء ؛ ہوا ایک لطیف چیز ہے جس کو سب جانتے ہیں اور کوئی نہیں دیکھتا ۔ لہذا اس کے معنے مختلف لوگوں نے مختلف کئے ہیں ۔ بعض نے لکھا ہے خالی ۔ کیونکہ کوئی چیز نظر نہیں آتی اور بعض کہتے ہیں کمزور اور بعضوں نے اس کے معنے بدحواس لئے ہیں اور بعض کہتے ہیں بے سکت ۔ بہرحال ان کے دل ضعیف اور بے قوت رہیں گے ۔ ان میں کچھ ہمت وقوت نہ رہے گی ۔

Muhṭi‘īn (Rushing forward in terror—haṭa‘a - wa-hta‘a means to run headlong with fixed gaze driven by fear); muqni‘ī ru’ūsihim (with heads raised aloft—qinā‘ah is contentment with little; qunū‘ is begging; aqna‘a ra’sahu means he raised his head; qinā‘ is the cloth veil that covers the head); lā yartaddu ilayhim (returning not toward them); ṭarfuhum (their gaze or glances); wa-af’idatuhum (and their hearts); hawā’ (void, vacant—air is an ethereal element known to all yet invisible, hence commentators assign varying senses: some interpret it as void because nothing remains within; others as weak, dismayed, or depleted of stamina; in any case, their hearts shall remain feeble and powerless, bereft of all courage and resolve).

ترجمہ (آیت ۴۳) :- - لوگ سر اُٹھائے بھاگے جارہے ہوں گے ۔ ان کی نگاہ ان کی طرف لوٹ نہ سکے گی ۔ ان کے دل خالی بے قوت ہوں گے ۔
Translation (Verse 43): They will rush forward with their heads raised, their gaze not returning to them, and their hearts utterly void and powerless.
آیت ۴۴
وَاَنْذِرِ النَّاسَ يَوْمَ يَاْتِيْهِمُ الْعَذَابُ فَيَقُوْلُ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا رَبَّنَآ اَخِّرْنَآ اِلٰٓي اَجَلٍ قَرِيْبٍۙ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ الرُّسُلَؕ اَوَلَمْ تَكُوْنُوْٓا اَقْسَمْتُمْ مِّنْ قَبْلُ مَا لَكُمْ مِّنْ زَوَالٍۙ ﴿۴۴﴾
Verse 44
وَأَنذِرِ ٱلنَّاسَ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ ٱلْعَذَابُ فَيَقُولُ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوا۟ رَبَّنَآ أَخِّرْنَآ إِلَىٰٓ أَجَلٍ قَرِيبٍ نُّجِبْ دَعْوَتَكَ وَنَتَّبِعِ ٱلرُّسُلَ قلی أَوَلَمْ تَكُونُوٓا۟ أَقْسَمْتُم مِّن قَبْلُ مَا لَكُم مِّن زَوَالٍ ﴿44﴾

وَانْذِرِ النَّاسَ ؛ اور اے پیغمبر ! لوگوں کو ڈراؤ ۔ يَوْمَ يَأْتِيهِمُ الْعَذَابُ ؛ جس دن آئے گا ان کے پاس عذاب ۔ فَيَقُولُ الَّذِينَ ظَلَمُوا ؛ پس وہ لوگ کہیں گے جنھوں نے ظلم کیا ، اپنے آپ کو تباہ کیا ، اپنے ہاتھوں اپنے کو بگاڑا ۔ رَبَّنَا ؛ اے ہمارے رب ! اَخِرْنَا ، ہم کو مہلت دے ، عذاب سے ہٹادے ۔ اِلَى اَجَلٍ قَرِيبٍ ، ایک تھوڑی سی اور قریب کی مدت کے لئے ۔ أَجَلْ ؛ وقتِ معيّن - نُجِبْ دَعْوَتَكَ ؛ ہم تیری دعوت کو قبول کریں گے ، تیرے احکام کو مان لیں گے ۔ وَنَتَّبِع الرُّسُلَ ؛ اور ہم رسولوں کی اتباع کریں گے ۔ ان کا کہا مانیں گے ، ان کی چال پر چلیں گے ۔ أَوَلَمْ تَكُوْنُوْا أَقْسَمْتُمْ ؛ کیا تم نے قسمیں نہیں کھائی تھیں ۔ مِنْ قَبْلُ ؛ اس سے پہلے ۔ اصل میں مِنْ قَبْلِ هَذَا ہے ۔ مضاف الیہ مراد ہے ۔ مگر لفظا مذکور نہیں وہ قسم کھا کھا کر کیا کہتے تھے ؟ مَالَكُمْ مِنْ زَوَالٍ ؛ نہیں ہے تمہارے لئے زوال میں سے کچھ بھی ۔ یعنی اب تمہاری حالت میں کسی قسم کا تغیر و تبدل نہیں ہو سکتا ہے ۔

Wa-andhiri an-nās (And warn mankind, O Messenger!); yawma ya’tīhimu al-‘adhāb (of the Day when the punishment overtakes them); fa-yaqūlu alladhīna ẓalamū (then those who committed oppression, ruined themselves, and wrought their own undoing will say); rabbanā (Our Lord!); akhkhirnā (grant us respite, stay the punishment from us); ilā ajalin qarīb (for a brief and near term—ajal is an appointed time); nujib da‘watak (we will respond to Your call and obey Your commandments); wa-nattabi‘i ar-rusul (and we will follow the messengers, heeding their words and walking in their footsteps!); a-wa-lam takūnū aqsamtum (Did you not swear oaths); min qabl (aforetime?—originally min qabli hādhā, where the genitive adjunct is implicit); what did they swear repeatedly? mā lakum min zawāl (that you would suffer no decline or end?—meaning that your condition would never undergo any transformation or fall!).

[ص ۷۱] ترجمہ (آیت ۴۴) :- اور (پیغمبر !) تم ، لوگوں کو اس دن سے ڈراؤ جس دن اُن کے پاس عذاب آئے گا تو ظالم کہیں گے کہ خدایا ! ہم کو تھوڑی مہلت دے ہم تیرے احکام کو قبول کریں گے پیغمبروں کی اتباع کریں گے ۔ (خدائے تعالیٰ فرمائے گا) کیا تم پہلے قسمیں نہ کھایا کرتے تھے کہ تم پر زوال نہیں ۔ (اب تمہاری حالت میں کسی قسم کا تغیر و تبدل نہ ہوگا) ۔
[p. ۷۱] Translation (Verse 44): And warn mankind, O Messenger, of the Day when punishment will overtake them, and the wrongdoers will plead: "Our Lord! Grant us a little respite; we will answer Your call and follow the messengers!" (God will say:) "Did you not swear aforetime that there would be no decline for you? (And now your state can suffer no change or reprieve!)."
آیت ۴۵
وَّسَكَنْتُمْ فِيْ مَسٰكِنِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْٓا اَنْفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ الْاَمْثَالَ ﴿۴۵﴾
Verse 45
وَسَكَنتُمْ فِى مَسَٰكِنِ ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ وَضَرَبْنَا لَكُمُ ٱلْأَمْثَالَ ﴿45﴾

وَسَكَنْتُمْ ؛ اور تم سکونت پذیر ہوئے ، آباد ہو گئے ، بس گئے ۔ فِي مَسْكِنِ الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ؛ جگھوں میں ، گھروں میں ، مقامات میں ، ان لوگوں کے جنھوں نے ظلم کیا ۔ اَنْفُسَهُمْ ؛ خود اپنے پر ۔ خدا کا کیا بگاڑتے ۔ اپنے آپ کو نقصان پہنچایا، تباہ کیا ۔ وَتَبَيَّنَ لَكُمْ ؛ اور تمہیں معلوم ہو گیا ہے ، تم پر کھل گیا ہے ۔ كَيْفَ فَعَلْنَا بِهِمْ ؛ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا ، کیسا کیا ۔ وَضَرَبْنَا ، اور ہم نے بیان کیا ۔ لَكُمُ الْأَمْثَالَ ؛ مثالوں کو ۔ ہم نے تمہارے لئے مثالیں بیان کیں ، تمثیلات دیئے ۔

Wa-sakantum (And you dwelt and settled); fī masākini alladhīna ẓalamū (in the dwellings and habitations of those who wronged); anfusahum (themselves—how could they harm God? They only harmed and ruined their own souls!); wa-tabayyana lakum (and it became manifestly clear to you); kayfa fa‘alnā bihim (how We dealt with them and what retribution We visited upon them); wa-ḍarabnā lakumu al-amthāl (and We set forth parables for you, illustrating lessons from antiquity and recounting before you all that transpired in bygone ages).

ترجمہ (آیت ۴۵) :- اور تم ان لوگوں کے مقامات میں آباد ہوئے جنھوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا (خود کو تباہ کیا ) ۔ اور تمہیں معلوم ہے کہ ہم نے ان کے ساتھ کیا کیا ( کیسا کیا) اور تمہارے لئے مثالیں بیان کیں ، (گزشتہ زمانہ میں جو کچھ ہوا اس کو تمہارے سامنے دہرایا ) ۔
Translation (Verse 45): And you dwelt in the habitations of those who wronged themselves, and it became clear to you how We dealt with them, and We set forth for you parables (reiterating before you the events of bygone ages).
آیت ۴۶
وَقَدْ مَكَرُوْا مَكْرَهُمْ وَعِنْدَ اللّٰهِ مَكْرُهُمْؕ وَاِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُوْلَ مِنْهُ الْجِبَالُ ﴿۴۶﴾
Verse 46
وَقَدْ مَكَرُوا۟ مَكْرَهُمْ وَعِندَ ٱللَّهِ مَكْرُهُمْ وَإِن كَانَ مَكْرُهُمْ لِتَزُولَ مِنْهُ ٱلْجِبَالُ ﴿46﴾

وَقَدْ مَكَرُوا مَكْرَهُمْ ؛ اور انھوں نے اپنا مکر کیا ، تدبیر کی ، چال چلی ۔ وَعِنْدَ اللهِ مَكْرُهُمْ ؛ اور اللہ کے پاس ان کا مکر ہے ۔ اس کو سب معلوم ہے ۔ اس کے اختیار میں ہے ۔ وَإِنْ كَانَ مَكْرُهُمْ ؛ اگر چہ کہ اُن کا مکر ایسا ہے ۔ لِتَزُولَ مِنْهُ الْجِبَالُ ؛ کہ اس سے پہاڑ ٹل جائیں ، کوہ زائل ہو جائیں ۔ جِبَالِ جَبَلْ کی جمع ہے ۔

Wa-qad makarū makrahum (And they devised their plots, strategized, and laid their schemes); wa-‘inda Allāhi makruhum (while with Allah rested their plotting—He has full knowledge of it and sovereign dominion over it); wa-in kāna makruhum (even if their plotting were such); li-tazūla minhu al-jibāl (that mountains would be moved and displaced thereby—jibāl is the plural of jabal).

ترجمہ (آیت ۴۶) :- اور انھوں نے اپنا مکر کیا اور اللہ کے علم میں ان کی مکاری ہے ۔ (وہ ان کے مکر سے واقف ہے اور وہ سب اس کے دستِ قدرت میں ہیں ) ۔ اگر چیکہ ان کا مکر اتنا (بڑا) ہے کہ اس سے پہاڑ ٹل جائیں ۔
Translation (Verse 46): And they indeed plotted their plot, and with Allah was the knowledge and counter of their plot, even though their plotting was such that mountains should be moved thereby.
آیت ۴۷
فَلَا تَحْسَبَنَّ اللّٰهَ مُخْلِفَ وَعْدِهٖ رُسُلَهٗؕ اِنَّ اللّٰهَ عَزِيْزٌ ذُو انْتِقَامٍؕ ﴿۴۷﴾
Verse 47
فَلَا تَحْسَبَنَّ ٱللَّهَ مُخْلِفَ وَعْدِهِۦ رُسُلَهُۥٓ قلی إِنَّ ٱللَّهَ عَزِيزٌ ذُو ٱنتِقَامٍ ﴿47﴾

فَلَا تَحْسَبَنَّ اللهَ ؛ پھر تم اللہ کو یہ خیال نہ کرو ، گمان نہ کرو ۔ کہ وہ - مُخْلِفَ وَعْدِه ؛ اپنے وعدے کا خلاف کرنے والا ہے ۔ وعدہ خلافی فرمائے گا ۔ رُسُلَهُ ؛ اپنے رسولوں سے ۔ اِنَّ اللهَ ؛ بے شک اللہ ۔ عَزِيزٌ ؛ باعزت ہے ، غالب ہے ۔[ص ۷۲] ۔ ہے ۔ ذُو انْتِقَامٍ ؛ انتقام لینے والا ، سزا دینے والا ہے ، ذُو ۔ صاحب ۔ وہ منتقم حقیقی ہے ۔

Fa-lā taḥsabanna Allāha (So do not ever think or suppose that Allah); mukhlifa wa‘dih (will break His promise); rusulah (to His messengers); inna Allāha (Verily, Allah); ‘azīz (is Almighty, Exalted in Power);...[p. ۷۲] ...dhū intiqām (Owner of Retribution—Lord of just chastisement, He is the ultimate, true Retributor).

ترجمہ (آیت ۴۷) :- پھر تم یہ خیال نہ کرو کہ اللہ اپنے رسولوں سے وعدہ فرما کر اس کا خلاف کرے گا ۔ اللہ تو بڑی عزت والا ( قوت والا) منتقم حقیقی ہے (ضرور سزا دے گا) ۔
Translation (Verse 47): So never imagine that Allah will fail in His promise to His messengers! Verily, Allah is Almighty, Owner of Just Retribution (He shall surely mete out punishment).

◈ ان مکاروں سے کب انتقام لیا جائے گا ۔

◈ When Shall Retribution Be Exacted from These Plotters?

آیت ۴۸
يَوْمَ تُبَدَّلُ الْاَرْضُ غَيْرَ الْاَرْضِ وَالسَّمٰوٰتُ وَبَرَزُوْا لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ﴿۴۸﴾
Verse 48
يَوْمَ تُبَدَّلُ ٱلْأَرْضُ غَيْرَ ٱلْأَرْضِ وَٱلسَّمَٰوَٰتُ صلے وَبَرَزُوا۟ لِلَّهِ ٱلْوَٰحِدِ ٱلْقَهَّارِ ﴿48﴾

يَوْمَ تُبَدَّلُ الْأَرْضُ غَيْرَ الْأَرْضِ وَالسَّمَوتُ ؛ جس دن آسمان و زمین بدل جائیں گے ، کچھ اور ہی ہو جائیں گے۔ وَبَرَزُوا لِلَّهِ ؛ اور اللہ کے سامنے پیش ہوں گے ، نکل کھڑے ہوں گے ۔ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ ؛ جو ایک ہے ، اس کا کوئی شریک نہیں ، جو قہار ہے ، غالب ہے ۔ جو چاہے گا کرے گا ۔

Yawma tubaddalu al-arḍu ghayra al-arḍi wa-s-samāwāt (On the Day when the earth will be replaced with another earth, and the heavens as well, transformed into an entirely new creation); wa-barazū li-Llāhi (and all creatures will stand forth bare before Allah); al-Wāḥidi al-Qahhār (the One without partner, the Supreme Subduer Who does whatsoever He wills).

ترجمہ (آیت ۴۸) :- جس دن یہ زمین اور آسمان بدل جائیں گے ، دوسرے ہی ہو جائیں گے اور سب اللہ کے سامنے پیش ہوں گے جو واحد قہار ہے ۔
Translation (Verse 48): On the Day when this earth will be transformed into another earth, and the heavens as well, and all shall appear before Allah, the One, the All-Compelling.
آیت ۴۹
وَتَرَي الْمُجْرِمِيْنَ يَوْمَىِٕذٍ مُّقَرَّنِيْنَ فِي الْاَصْفَادِۚ ﴿۴۹﴾
Verse 49
وَتَرَى ٱلْمُجْرِمِينَ يَوْمَئِذٍ مُّقَرَّنِينَ فِى ٱلْأَصْفَادِ ﴿49﴾

وَتَرَى الْمُجْرِمِينَ ؛ اور اے مخاطب ، یا اے پیغمبر ! تم مجرموں کو دیکھو گے ۔ ان ظالموں کو پاؤ گے ۔ يَوْمَئِذٍ ؛ اس دن ۔ مُقَرَّنِينَ ؛ جکڑے ہوئے ۔ باندھے ہوئے ۔ قَرَنَ اقْتَرَنَ ۔ دو چیزوں کا ملانا - قَرَّنَ - تفعیل ہے ۔ بہت سی چیزوں کو خوب ملانا۔ باندھنا ۔ کسنا ۔ قَرِيْنَ ۔ ہم نشین ۔ ساتھی ۔ قَرْن ۔ سینگ - قَرْن ۔ ایک نسل کے لوگ ۔ ہم زمانہ ۔ فِي الْأَصْفَادِ ؛ جمع ۔ صَفَدْ ۔ بیڑیوں میں ۔

Wa-tarā al-mujrimīn (And you, O addressee or O Messenger, will see the criminals and transgressors); yawma’idhin (on that Day); muqarranīn (bound together in fetters—qarana / iqtirana means joining two things; qarrana in the intensive form taf‘īl means tightly binding together many items; qarīn is a companion; qarn a horn or an era's generation); fī al-aṣfād (in shackles and chains—aṣfād is the plural of ṣafad, fetters).

ترجمہ (آیت ۴۹) :- اور (اے مخاطب !) اس دن تو مجرموں کو دیکھے گا کہ زنجیروں میں باندھے ہوئے ہیں ۔
Translation (Verse 49): And on that Day you shall behold the guilty bound together in fetters.
آیت ۵۰
سَرَابِيْلُهُمْ مِّنْ قَطِرَانٍ وَّتَغْشٰى وُجُوْهَهُمُ النَّارُۙ ﴿۵۰﴾
Verse 50
سَرَابِيلُهُم مِّن قَطِرَانٍ وَتَغْشَىٰ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ ﴿50﴾

سَرَابِيلُهُمْ ؛ ان کے کرتے ۔ جمعِ سِرْبَال - مِنْ قَطِرَانٍ ؛ اس کے مختلف معنی بتائے گئے ہیں : ا ۔ پکھلا ہوا تانبا جو بہت سخت گرم ہوتا ہے ۔ ۲ ۔ رال جو جلد مشتعل ہو جاتی ہے ۔ مطلب یہ کہ ان کا لباس جلد مشتعل ہوگا ۔ قطر - کنارا - أَقْطَارْ - کنارے - قَطَرَ - تَقَطَّرَ ۔ بارش کا گرنا ۔ تَقَاطُرْ ۔ قطرہ قطرہ ٹپکنا ۔ وَتَغْشي ؛ اور چھا جائے گی ، چھپالے گی ۔ غِشَاوَةٌ - پردہ - وُجُوهَهُمْ ؛ ان کے چہروں کو ۔ النَّارُ ؛ آگ ۔

Sarābīluhum (Their shirts and garments—plural of sirbāl); min qaṭirān (of pitch or tar, for which various lexical meanings are given: 1. Molten copper of blistering heat; 2. Highly inflammable pitch resin, meaning their attire will ignite instantly; quṭr means edge, aqṭār boundaries; qaṭara - taqaṭṭara, the falling of drops; taqāṭur, dripping drop by drop); wa-taghshā (and will cover and envelop—ghishāwah means a veil); wujūhahum (their faces); an-nār (the Fire!).

ترجمہ (آیت ۵۰) :- ۔ ان کے کرتے قطر ان کے ہوں گے اور آگ ان کے چہروں پر چھا جائے گی ۔
Translation (Verse 50): Their garments will be of pitch (and molten burning copper), and the Fire shall envelop their faces.

◈ یہ کیوں ؟

◈ Why Is This So?

آیت ۵۱
[ص ۷۳] لِيَجْزِيَ اللّٰهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْؕ اِنَّ اللّٰهَ سَرِيْعُ الْحِسَابِ ﴿۵۱﴾
Verse 51
[p. ۷۳] لِيَجْزِىَ ٱللَّهُ كُلَّ نَفْسٍ مَّا كَسَبَتْ ج إِنَّ ٱللَّهَ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿51﴾

لِيَجْزِيَ اللهُ ؛ تاکہ اللہ جزا دے ۔ سزا دے ۔ كُلَّ نَفْسٍ ؛ ہر شخص کو ۔ مَا كَسَبَتْ ؛ جو کچھ کہ اُس نے کسب کیا ہے۔ کمایا ہے ۔ اِنَّ اللهَ ؛ بے شک اللہ - سَرِيعُ الْحِسَابِ ، بسرعت حساب لینے والا ہے ، جلد باز پرس کرنے والا ہے ۔

Li-yajziya Allāhu (So that Allah may recompense and requite); kulla nafsin (every soul); mā kasabat (for whatever it earned and acquired); inna Allāha sarī‘u al-ḥisāb (Verily, Allah is swift in reckoning, bringing to account with utmost rapidity).

ترجمہ (آیت ۵۱) :- تاکہ اللہ ہر شخص کو اس کے کئے اور کمائے کی جزا دے ، بے شک اللہ تو بہت جلد حساب لینے والا ہے ۔
Translation (Verse 51): That Allah may recompense every soul for what it earned; verily, Allah is swift in reckoning.
آیت ۵۲
هٰذَا بَلٰغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنْذَرُوْا بِهٖ وَلِيَعْلَمُوْٓا اَنَّمَا هُوَ اِلٰهٌ وَّاحِدٌ وَّلِيَذَّكَّرَ اُولُوا الْاَلْبَابِۗ ﴿۵۲﴾
Verse 52
هَٰذَا بَلَٰغٌ لِّلنَّاسِ وَلِيُنذَرُوا۟ بِهِۦ وَلِيَعْلَمُوٓا۟ أَنَّمَا هُوَ إِلَٰهٌ وَٰحِدٌ وَلِيَذَّكَّرَ أُو۟لُوا۟ ٱلْأَلْبَٰبِ ﴿52﴾

هذَا بَلَغُ لِلنَّاسِ ؛ یہ لوگوں کو اطلاع دینا ہے ۔ بَلَغَ ؛ پہنچا ۔ بَلغ - پہنچانا - پیام - تبلیغ ۔ لوگوں کو احکام پہنچانا ۔ مُبَالَغَة - حد سے بڑھ جانا ۔ وَلِيُنْذَرُوا بِهِ ؛ اور تاکہ اس کے ذریعہ سے وہ لوگ ڈرائے جائیں ۔ انداز کیسی آنے والی آفت کی اطلاع دینا جس سے لوگ ڈر جائیں اور خود کو آفت سے بچائیں ۔ وَلِيَعْلَمُوْا ؛ اور تاکہ وہ لوگ جان لیں ۔ أَنَّمَا هُوَ ؛ کہ وہ ۔ الـــة واحِدٌ ؛ ایک ہی خدا ہے ۔ اس کے سوائے کوئی لائق عبادت نہیں ۔ وَلِيَذَّكَّرَ ؛ اور تاکہ نصیحت لیں ۔ یاد دہانی حاصل کریں ۔ اُولُوا الْأَلْبَابِ ؛ عقل والے ۔ اُولُوا - صاحب - ذُو - صاحب ۔ ایک کے لئے اور اُولُوا ۔ صاحب کئی کے لئے ۔ اَلْبَابِ ۔ جمع لب - مغز - عقل خالص ۔ وہ عقل ، وہ دانش جس پر اوہام کا پوست نہ ہو ۔ واہی تباہی خیالات میں پھنسی ہوئی نہ ہو ۔

Hādhā balāghun li-n-nās (This is a proclamation and conveyance unto mankind—balagha means to reach; ballagha, to convey, deliver a message, or proclaim commandments; mubālaghah, to exceed bounds); wa-li-yundharū bihi (and that they may be warned thereby—indhār is giving notice of impending calamity so that people take fright and protect themselves); wa-li-ya‘lamū (and that they may know); annamā huwa Ilāhun wāḥid (that He is indeed One God, and none beside Him is worthy of worship); wa-li-yadhdhakkara (and that they may take admonition and receive reminder); ulū al-albāb (those of sound intellect—ulū signifies 'possessors', plural of dhū; albāb is the plural of lubb, core, pure essence, or unadulterated intellect unencumbered by the husk of delusions and free from frivolous vanities).

ترجمہ (آیت ۵۲) :- یہ لوگوں کو تبلیغ ہے تا کہ لوگ باخبر ہو جائیں اور اس کے ذریعہ سے ڈرائے جائیں اور تا کہ جان لیں کہ وہ خدا ایک ہی ہے (اس کا کوئی شریک نہیں) اور عقل والے نصیحت قبول کریں (ان کی یاد دہانی ہو جائے ) ۔
Translation (Verse 52): This is a proclamation for mankind that they may be forewarned thereby, and that they may know that He is One God (having no associate), and that those of understanding may take admonition (and be mindful).

◈ سُوْرَةُ الْحِجْرِ مَكِّيَّةٌ وَهِيَ تِسْعٌ وَتِسْعُوْنَ آيَةً وَسِتُّ رُكُوْعَاتٍ
سورہ حجر مکہ میں نازل ہوئی اس میں ننانوے (۹۹) آیات اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔

◈ SŪRAH AL-ḤIJR (MECCAN — 99 VERSES, 6 SECTIONS)
Sūrah al-Ḥijr was revealed in Mecca; it contains ninety-nine (99) verses and six (6) sections (rukū‘s).

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

Bismi Allāhi ar-Raḥmāni ar-Raḥīm (In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful).

آیت ۱
الٓرٰۗ تِلْكَ اٰىٰتُ الْكِتٰبِ وَقُرْاٰنٍ مُّبِيْنٍ ﴿۱﴾
Verse 1
الٓر ج تِلْكَ ءَايَٰتُ ٱلْكِتَٰبِ وَقُرْءَانٍ مُّبِينٍ ﴿1﴾

الر ؛ اللہ اعلم بمرادہ ۔ بعض کہتے ہیں اَنَا اللهُ اَری ۔ میں اللہ ہوں ، سب کچھ دیکھتا ہوں ۔ تِلْكَ ايْتُ الْكِتَبِ ؛ یہ ایک عظیم الشان کتاب کی آیتیں ہیں ۔ الْكِتَابِ سے مراد لوح محفوظ ہے ۔ جس میں سب کچھ لکھا ہوا ہے ۔ وَقُرْآنِ مُّبِيْنٍ ؛ اور واضح اور بین قرآن کی آیتیں ہیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں الْكِتٰبِ اور قرآن سے مراد ایک ہی چیز ہے اور بعض کہتے ہیں کہ گزشتہ عام کتب اور قرآن کا خلاصہ یہ ہے :-

Alif-Lām-Rā (Allah knows best His intended meaning; some authorities interpret it as Anā Allāhu arā—'I am Allah, I see all things'); tilka āyātu al-kitāb (These are the verses of a magnificent Book—by al-Kitāb is meant the Preserved Tablet (al-Lawḥ al-Maḥfūẓ), wherein all things are inscribed); wa-qur’ānin mubīn (and of a clear, illuminating Qur’an; some scholars say that al-Kitāb and al-Qur’ān refer to the self-same scripture, while others state that the summary of previous general scriptures and the Qur’an is as follows:—).

ترجمہ (آیت ۱) :- یہ کتاب اور قرآن کی واضح آیتیں ہیں ۔
Translation (Verse 1): These are the verses of the Book and a clear Qur’an.