🏠 Portal 🔍 Workbench ❓ Help
🔖 Bookmarks & Reading Progress
View on Portal →
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ط
كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ۧ ع
۱۸
قَدْ أَفْلَحَ
تَفْسِيْرُ صِدِّيْقِى
از
شمسُ المفسّرین بحر العلوم خادم القرآن
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ
(سابق صدر شعبۂ دینیات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن)
باہتمام محمد عباس علم بردار صدیقی
ناشر: حسرت اکیڈیمی پبلیکیشنز، صدیق گلشن، بہادر پورہ، حیدرآباد اے۔ پی
ہدیہ : (25 Rs)
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ ط
In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.
كَذٰلِكَ نُفَصِّلُ الْاٰيٰتِ لِقَوْمٍ يَّتَفَكَّرُوْنَ ۧ ع
“Thus do We explain the signs in detail for a people who reflect.” (Qur’an 10:24)
Part 18
Qad Aflaḥa (Certainly Successful)
Tafsīr-e-Ṣiddīqī
By
Shams al-Mufassirīn (Sun of the Exegetes), Baḥr al-‘Ulūm (Ocean of Sciences), Khādim al-Qur’ān (Servant of the Qur’an)
Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī Qādirī ‘Ḥasrat’ (may Allah have mercy upon him)
(Former Head of the Department of Theology, Osmania University, Hyderabad Deccan)
Compiled and seen through the press by Muḥammad ‘Abbās ‘Alam-Bardār Ṣiddīqī
Publisher: Hasrat Academy Publications, Siddiq Gulshan, Bahadurpura, Hyderabad, A.P.
Hadiya (Contribution): (Rs 25)
فہرستِ مضامین و عنواناتِ حاشیہ / Table of Contents (Pages ۱۶۱–۲۳۲)
سورۃ المؤمنون ۲۳، سورۃ النور ۲۴ و سورۃ الفرقان ۲۵Sūrat al-Mu’minūn, Sūrat an-Nūr & Sūrat al-Furqānص ۱۶۱سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُوْنَ مَكِّيَّةٌ وَّهِيَ مِائَةٌ وَّثَمَانَ عَشْرَةَ اٰيَةً وَّسِتُّ رُكُوْعَاتٍ سورہ المؤمنون مکہ میں نازل ہوئی اس میں ایک سو اٹھارہ (۱۱۸) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔Sūrah al-Mu’minūn — Revealed in Makkah; it comprises one hundred and eighteen (118) verses and six (6) Rukū‘s (sections).ص ۱۶۱نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے زیرِ نگرانی کشتی تیار کیNūḥ (peace be upon him) Built the Ark Under the Supervision of Allah Most Highص ۱۶۸ہم انسان ہیں آخرت کو نہ بھولنا چاہئیے ۔ اچھوں کو جزا بروں کو سزا ضرور ملے گیWe Are Human Beings and Must Not Forget the Hereafter: The Righteous Will Surely Receive Reward and the Wicked Punishmentص ۱۷۱سُوْرَةُ النُّوْرِ مَدَنِيَّةٌ وَّهِيَ أَرْبَعٌ وَّسِتُّوْنَ اٰيَةً وَّتِسْعُ رُكُوْعَاتٍ سورۃ النور مدینہ میں نازل ہوئی اس میں چونسٹھ (۶۴) آیتیں اور نو (۹) رکوع ہیں ۔Sūrah al-Nūr — Revealed in Madīnah; it comprises sixty-four (64) verses and nine (9) Rukū‘s.ص ۱۹۲بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِIn the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.ص ۱۹۲گھر میں اجازت لے کر جانا چاہئیےPermission Must Be Sought Before Entering Housesص ۲۰۳نظر نیچی رکھنے سے شیطان اثر انداز نہیں ہوتاLowering the Gaze Precludes the Influence of Satanص ۲۰۴عبدالنبی اور عبدالرسول کہنا شرک نہیںNaming ‘Abd al-Nabī or ‘Abd al-Rasūl Is Not Polytheismص ۲۰۷اسلام نے عملی طور پر غلامی کو ختم کیاIslam Practically Eradicated Slaveryص ۲۰۸اسلام میں غلام کے لئے خاص مراعاتSpecial Rights and Privileges of Servants in Islamص ۲۰۹بڑی بوڑھی عورتوں کو بھی پردہ کرنا چاہئیےElderly Women Too Ought to Observe Modesty and Veilingص ۲۲۱گھر میں آواز دے کر جانا چاہئےOne Must Announce Oneself Before Entering a Householdص ۲۲۲پیغمبر کے ادب کا سلیقہ خدا کا سکھایا ہوا ہےReverence for the Prophet Is Taught by Godص ۲۲۵سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ مَكِّيَّةٌ وَّهِيَ سَبْعٌ وَّسَبْعُوْنَ اٰيَةً وَّسِتُّ رُكُوْعَاتٍ سورۂ فرقان مکہ میں نازل ہوئی اور اس میں ستہتر (۷۷) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔Sūrah al-Furqān — Revealed in Makkah; it comprises seventy-seven (77) verses and six (6) Rukū‘s.ص ۲۲۵بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِIn the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.ص ۲۲۵محمد رسول اللہ خدا کے مظہر اتم ہیںMuḥammad, the Messenger of God, Is the Complete Divine Manifestationص ۲۲۶
الْجُزْءُ الثَّامِنَ عَشَرَ — قَدْ أَفْلَحَ (۱۸)
سورۃ المؤمنون (۲۳)، سورۃ النور (۲۴) و سورۃ الفرقان (۲۵)
PART XVIII — QAD AFLAḤA (“INDEED SUCCESSFUL ARE”)
Sūrat al-Mu’minūn (23:1–118), Sūrat an-Nūr (24:1–64) & Sūrat al-Furqān (25:1–20)

◈ [ص ۱۶۱] الجزء ١٨ سُوْرَةُ الْمُؤْمِنُوْنَ مَكِّيَّةٌ وَّهِيَ مِائَةٌ وَّثَمَانَ عَشْرَةَ اٰىَةً وَّسِتُّ رُكُوْعَاتٍ
سورہ المؤمنون مکہ میں نازل ہوئی اس میں ایک سو اٹھارہ (۱۱۸) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔

◈ [p. ۱۶۱] Sūrah al-Mu’minūn — Revealed in Makkah; it comprises one hundred and eighteen (118) verses and six (6) Rukū‘s (sections).

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ — In the Name of Allah, the All-Merciful, the Ever-Merciful.

آیت ۱
قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ ﴿۱﴾
Verse 1
قَدْ أَفْلَحَ ٱلْمُؤْمِنُونَ ﴿1﴾

قَدْ ؛ تحقیق ، بے شک ۔ اَفْلَحَ ؛ فلاح پائے ، نیکی کی ، راہ پر لگ گئے ۔ اَلْمُؤْمِنُوْنَ ؛ ایماندار ۔

قَدْ (qad) — Certainly, undoubtedly. اَفْلَحَ (aflaḥa) — Have attained success (falāḥ), performed righteousness, and set foot upon the true path. اَلْمُؤْمِنُوْنَ (al-mu’minūn) — The believers.

ترجمہ (آیت ۱) :- بے شک ایمان دار لوگ کامیاب ہو گئے (انھیں فلاحِ دارین مل گئی) ۔
Translation (Verse 1): Most certainly, the believers have triumphed (attaining the felicity of both worlds).
آیت ۲
الَّذِيْنَ هُمْ فِيْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ ﴿۲﴾
Verse 2
ٱلَّذِينَ هُمْ فِى صَلَاتِهِمْ خَٰشِعُونَ ﴿2﴾

اَلَّذِيْنَ هُمْ ؛ وہ لوگ جو ۔ فِيْ صَلَاتِهِمْ ؛ اپنی نمازوں میں ۔ خٰشِعُوْنَ ؛ عاجزی کرتے ہیں ، گردن جھکاتے ہیں ، خشوع و خضوع کرتے ہیں ۔

اَلَّذِيْنَ هُمْ (alladhīna hum) — Those who. فِيْ صَلَاتِهِمْ (fī ṣalātihim) — In their prayers. خٰشِعُوْنَ (khāshi‘ūn) — Display humility, bow their necks, and observe reverent awe and submissiveness (khushū‘ wa khuḍū‘).

ترجمہ (آیت ۲) :- وہ لوگ جو خشوع و خضوع سے نماز پڑھتے ہیں ۔
Translation (Verse 2): Those who offer their prayers with reverent humility and submissiveness.
آیت ۳
وَالَّذِيْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ ﴿۳﴾
Verse 3
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَنِ ٱللَّغْوِ مُعْرِضُونَ ﴿3﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ عَنِ اللَّغْوِ ؛ لغو سے ، بے نتیجہ خیال سے ، بے کار بات سے ، بے ہودہ کام سے ۔ مُعْرِضُوْنَ ؛ اعراض کرنے والے ہیں ، منھ پھیرنے والے ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-alladhīna hum) — And those who. عَنِ اللَّغْوِ (‘ani l-laghwi) — From vain talk (laghw), fruitless thoughts, idle speech, and foolish deeds. مُعْرِضُوْنَ (mu‘riḍūn) — Turn away, averting their faces.

ترجمہ (آیت ۳) :- اور جو لوگ لغو اور بے ہودگی سے اعراض کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 3): And those who turn away from vain talk and frivolity.
آیت ۴
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِلزَّكٰوةِ فٰعِلُوْنَۙ ﴿۴﴾
Verse 4
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِلزَّكَوٰةِ فَٰعِلُونَ ﴿4﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ لِلزَّكٰوةِ ؛ زکوٰۃ کو ۔ فٰعِلُوْنَ ؛ ادا کرنے والے ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-alladhīna hum) — And those who. لِلزَّكٰوةِ (li-l-zakāti) — With respect to the poor-due (Zakāh). فٰعِلُوْنَ (fā‘ilūn) — Are active in fulfilling and discharging it.

ترجمہ (آیت ۴) :- اور جو لوگ زکوٰۃ ادا کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 4): And those who duly pay the Zakāh.

پہلے دل کے کام بتائے گئے ۔ اب مال کے متعلق حکم دیا جا رہا ہے ۔ اس کے بعد اعمالِ بدنی کا ذکر آئے گا ۔

First, the actions of the heart were set forth; now the injunction concerning wealth is being given; and after this, bodily deeds will be mentioned.

آیت ۵
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِفُرُوْجِهِمْ حٰفِظُوْنَۙ ﴿۵﴾
Verse 5
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِفُرُوجِهِمْ حَٰفِظُونَ ﴿5﴾

[ص ۱۶۲] وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ لِفُرُوْجِهِمْ ؛ اپنی شرمگاہوں کی ۔ حٰفِظُوْنَ ؛ حفاظت کرنے والے ہیں ۔ بیوی کو دوسروں کو نہیں دیتے ۔ جو لوگ اس پر عمل نہیں کرتے وہ متعدی امراض میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ آتشِ دوزخ ایک طرف ، سوزاک ، آتشک میں مبتلا ہوتے ہیں ۔ ولایت سے تحفہ لاتے ہیں جس کو دائے فرنگ کہتے ہیں ۔

[p. ۱۶۲] وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-alladhīna hum) — And those who. لِفُرُوْجِهِمْ (li-furūjihim) — Over their private parts. حٰفِظُوْنَ (ḥāfiẓūn) — Are guardians. They do not hand their wives over to others. Those who do not act upon this become afflicted with contagious diseases. Leaving aside the fire of Hell, they fall prey to gonorrhea (sūzāk) and syphilis (ātishak); they bring back a “gift” from foreign lands (wilāyat) known as the “Frankish disease” (dā’-e-farang).

ترجمہ (آیت ۵) :- اور جو (لوگ پاک دامن ہیں) اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 5): And those who (are chaste and) guard their private parts.
آیت ۶
اِلَّا عَلٰٓي اَزْوَاجِهِمْ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَۚ ﴿۶﴾
Verse 6
إِلَّا عَلَىٰٓ أَزْوَٰجِهِمْ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُمْ فَإِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُومِينَ ﴿6﴾

اِلَّا عَلٰٓى اَزْوَاجِهِمْ ؛ مگر اپنی بیویوں سے (جو وارث ہوتی ہیں) ۔ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ ؛ یا شرعی لونڈیوں سے جو ان کے قبضہ میں ہیں ۔ جن کے ہاتھ ان کے مالک ہوئے ہیں ۔ ان سے اپنی شرمگاہوں کی حفاظت نہیں کرتے کیونکہ اس کے مستحق ہیں ۔ فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ ؛ کیونکہ وہ اس صورت میں لائقِ ملامت نہیں ۔ لَامَ - يَلُوْمُ - لَوْمًا ؛ بُرا بھلا کہنا ، الزام دینا ، نکوہش کرنا ۔

اِلَّا عَلٰٓى اَزْوَاجِهِمْ (illā ‘alā azwājihim) — Except from their wives (who are legal heirs). اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُمْ (aw mā malakat aymānuhum) — Or from the lawful bondwomen who are in their possession—those whom their right hands legally own. From them they do not withhold their intimacy, for they are rightfully entitled to it. فَاِنَّهُمْ غَيْرُ مَلُوْمِيْنَ (fa-innahum ghayru malūmīn) — For indeed, in that case, they are free from blame. Lāma – yalūmu – lawman: to reproach, to blame, to censure.

ترجمہ (آیت ۶) :- مگر اپنی بیویوں اور لونڈیوں سے نہیں روکتے کیونکہ وہ اس صورت میں لائقِ ملامت نہیں ۔
Translation (Verse 6): Except with their wives and bondwomen, from whom they do not abstain, for in this case they are not blameworthy.

صاحبو ! ایک قیامت ہے کہ برپا ہے ۔ وہ عورتیں جو نہ منکوحہ بیوی ہیں نہ مملوکہ لونڈیاں ، ان سے ناجائز تعلقات میں گرفتار ہیں ۔ لونڈی کہنے سے ، یا حُر اور آزاد کو خریدنے سے ہرگز لونڈی نہیں بن سکتی ۔ نہ متعہ کا نام رکھنے سے ناجائز کام جائز ہو سکتا ہے ۔ ان افعال کا نتیجہ ؟ بچے ہیں کہ حرام زادے پیدا ہو رہے ہیں ۔ فلاں عورت فلاں شخص کی خواص ہے یعنی اس سے ناجائز تعلق ہے ۔ حرام بچے پیدا ہوں ان سے کیا خیر کی اُمید ہے ۔ جن چیزوں سے خدا نے منع کیا ہے اس کا خوف دل سے اُٹھ گیا ہے ۔ مسلمان کا دل تو خوف و رجاء میں رہتا ہے ۔ یاد رکھو جس کے دل میں ڈر ہے اس کو کچھ ڈر نہیں ہے ۔ رکابیہ مذہب والے علماء اس کو جائز ثابت کرنے کے لئے بڑے سرگرم ہیں ۔ اللہ اس زمانہ کے شر سے سب کو بچائے ۔ ★

★ حاشیہ : نوابی دَور میں چھوکریوں (لڑکیوں) کو خرید لیا جاتا تھا اور اُس کو لونڈی سمجھ کر جنسی تعلقات قائم کئے جاتے تھے جو غیر شرعی اور حرام ہیں ۔ (اکیڈیمی)

Gentlemen! A veritable calamity is unfolding. People are entangled in illicit relations with women who are neither wedded wives (mankūḥah) nor legally owned bondwomen (mamlūkah). Merely calling someone a bondwoman, or purchasing a freeborn person (ḥurr), can never render her a lawful bondwoman; nor can labeling an unlawful act as temporary marriage (mut‘ah) make it permissible. And what is the result of these deeds? Illegitimate children are being born! It is said that such-and-such woman is so-and-so’s “concubine-attendant” (khawāṣṣ)—meaning he maintains an illicit relationship with her. What good can be hoped for from children born of unlawful unions? Fear of the things forbidden by God has vanished from hearts, whereas a Muslim’s heart abides between fear and hope (khawf wa rajā’). Remember well: he who has the fear of God in his heart has nothing else to fear! The scholars of the sycophantic “stirrup-religion” (rikābiyyah madhhab—court-flattering clerics) are busily striving to prove such practices lawful. May Allah protect everyone from the evil of this age! ★

★ [Editorial Footnote: During the Nawabi era, young girls were purchased and, under the assumption that they were bondwomen, sexual relations were established with them—which is contrary to the Sharī‘ah and strictly forbidden (ḥarām). — Hasrat Academy]

آیت ۷
فَمَنِ ابْتَغٰى وَرَآءَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْعٰدُوْنَۚ ﴿۷﴾
Verse 7
فَمَنِ ٱبْتَغَىٰ وَرَآءَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْعَادُونَ ﴿7﴾

فَمَنِ ابْتَغٰى ؛ پھر جو چاہے ۔ وَرَآءَ ذٰلِكَ ؛ اس کے سوائے ۔ کہ متعہ کریں ، خواصیں کریں ۔ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ ؛ تو ایسے ہی لوگ ہیں حدودِ شرعی سے نکل جانے والے ۔

فَمَنِ ابْتَغٰى (fa-mani btaghā) — Then whoever seeks. وَرَآءَ ذٰلِكَ (warā’a dhālika) — Anything beyond that—such as practicing mut‘ah or keeping illicit concubines (khawāṣṣ). فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْعٰدُوْنَ (fa-ulā’ika humu l-‘ādūn) — Then it is precisely such people who are transgressors stepping beyond the bounds of the Sacred Law.

ترجمہ (آیت ۷) :- جو اس کے سوا چاہے ، وہ حدودِ شرعی سے نکل جانے والے ہیں ۔
Translation (Verse 7): Whoever seeks anything beyond that—it is they who transgress the lawful bounds.
آیت ۸
وَالَّذِيْنَ هُمْ لِاَمٰنٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رٰعُوْنَۙ ﴿۸﴾
Verse 8
وَٱلَّذِينَ هُمْ لِأَمَٰنَٰتِهِمْ وَعَهْدِهِمْ رَٰعُونَ ﴿8﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ لِاَمٰنٰتِهِمْ ؛ اپنی امانتوں کی ۔ وَعَهْدِهِمْ ؛ اور اپنے عہد کی ، قول و قرار کی ۔ رٰعُوْنَ ؛ رعایت کرنے والے ہیں ، پابند ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-alladhīna hum) — And those who. لِاَمٰنٰتِهِمْ (li-amānātihim) — Over their trusts. وَعَهْدِهِمْ (wa-‘ahdihim) — And their covenants and pledges. رٰعُوْنَ (rā‘ūn) — Are mindful observers and faithful keepers.

[ص ۱۶۳] وقف لازم ترجمہ (آیت ۸) :- اور جو لوگ اپنی امانتوں اور عہد کا خیال رکھتے ہیں ۔
[p. ۱۶۳] Translation (Verse 8): And those who faithfully uphold their trusts and their covenants.
آیت ۹
وَالَّذِيْنَ هُمْ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ يُحَافِظُوْنَۘ ﴿۹﴾
Verse 9
وَٱلَّذِينَ هُمْ عَلَىٰ صَلَوَٰتِهِمْ يُحَافِظُونَ ﴿9﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ ؛ اپنی نمازوں کی ، دُعاؤں کی ۔ يُحَافِظُوْنَ ؛ محافظت کرتے ہیں ، پابندی کرتے ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-alladhīna hum) — And those who. عَلٰى صَلَوٰتِهِمْ (‘alā ṣalawātihim) — Over their prayers and supplications. يُحَافِظُوْنَ (yuḥāfiẓūn) — Strictly guard and regularly observe them.

ترجمہ (آیت ۹) :- اور جو لوگ پابندی سے نماز ادا کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 9): And those who steadfastly guard and perform their prayers.
آیت ۱۰
اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْوٰرِثُوْنَۙ ﴿۱۰﴾
Verse 10
أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْوَٰرِثُونَ ﴿10﴾

اُولٰٓئِكَ ؛ یہی لوگ ۔ هُمُ الْوَارِثُوْنَ ؛ وارث ہیں ۔

اُولٰٓئِكَ (ulā’ika) — It is these very people. هُمُ الْوَارِثُوْنَ (humu l-wārithūn) — Who are the heirs.

ترجمہ (آیت ۱۰) :- یہی لوگ وارث ہیں ۔
Translation (Verse 10): It is they who are the heirs.
آیت ۱۱
الَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ الْفِرْدَوْسَؕ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ ﴿۱۱﴾
Verse 11
ٱلَّذِينَ يَرِثُونَ ٱلْفِرْدَوْسَ هُمْ فِيهَا خَٰلِدُونَ ﴿11﴾

اَلَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ ؛ جو لوگ وارث ہوں گے ۔ الْفِرْدَوْسَ ؛ فردوس کے ، جنت کے ، ٹھنڈی چھاؤں کے باغ کے ۔ هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ ؛ یہ لوگ اس میں ہمیشہ رہیں گے ، ان کو خلود و دوام نصیب ہوگا ۔

اَلَّذِيْنَ يَرِثُوْنَ (alladhīna yarithūn) — Those who shall inherit. الْفِرْدَوْسَ (al-firdawsa) — Al-Firdaws: Paradise, the garden of cool shade. هُمْ فِيْهَا خٰلِدُوْنَ (hum fīhā khālidūn) — They shall abide therein forever; eternal permanence and everlastingness shall be their lot.

ترجمہ (آیت ۱۱) :- یہی لوگ جنت کے وارث ہیں اور یہی اس میں ہمیشہ ہمیشہ رہیں گے ۔
Translation (Verse 11): Who shall inherit Paradise (al-Firdaws), wherein they shall abide forever and ever.
آیت ۱۲
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْاِنْسَانَ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِيْنٍۚ ﴿۱۲﴾
Verse 12
وَلَقَدْ خَلَقْنَا ٱلْإِنسَٰنَ مِن سُلَٰلَةٍ مِّن طِينٍ ﴿12﴾

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ؛ اور یقیناً ہم نے پیدا کیا ۔ الْاِنْسَانَ ؛ آدمی کو ۔ مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِيْنٍ ؛ مٹی کے خلاصہ سے ۔ درخت ، نباتات ۔ نباتات کا خلاصہ غذا ۔ غذا کا خلاصہ گوشت ، ہڈی ، خون ۔ ان سب کا خلاصہ مٹی ۔ اس سے ثابت ہو گیا کہ آدمی تمام عالم کا خلاصہ ہے ۔

وَلَقَدْ خَلَقْنَا (wa-la-qad khalaqnā) — And most certainly We created. الْاِنْسَانَ (al-insāna) — Man. مِنْ سُلٰلَةٍ مِّنْ طِيْنٍ (min sulālatin min ṭīn) — From an extract (quintessence) of clay. From clay come trees and vegetation; the quintessence of vegetation is nourishment; the quintessence of nourishment is flesh, bone, and blood; and the origin and quintessence of all these is clay. From this it is established that man is the quintessence (khulāṣah) of the entire cosmos.

ترجمہ (آیت ۱۲) :- اور ہم نے انسان کو مٹی کے خلاصہ سے پیدا کیا ۔
Translation (Verse 12): And indeed We created man from an extract of clay.
آیت ۱۳
ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍۖ ﴿۱۳﴾
Verse 13
ثُمَّ جَعَلْنَٰهُ نُطْفَةً فِى قَرَارٍ مَّكِينٍ ﴿13﴾

ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً ؛ پھر ہم نے اس کو نطفہ بنایا ۔ یعنی مٹی کے خلاصہ کو ۔ فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ ؛ محفوظ قرار گاہ ، رحمِ مادر میں ۔

ثُمَّ جَعَلْنٰهُ نُطْفَةً (thumma ja‘alnāhu nuṭfatan) — Then We made him a sperm-drop (nuṭfah)—that is, that extract of clay. فِيْ قَرَارٍ مَّكِيْنٍ (fī qarārin makīn) — In a secure resting place, the mother’s womb.

ترجمہ (آیت ۱۳) :- پھر ہم نے اس کو نطفہ بنا کر محفوظ قرار گاہ (یعنی رحمِ مادر) میں رکھا ۔
Translation (Verse 13): Then We placed him as a sperm-drop in a secure resting place (the mother’s womb).
آیت ۱۴
[ص ۱۶۴] ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًاۗ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ خَلْقًا اٰخَرَؕ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَؕ ﴿۱۴﴾
Verse 14
[p. ۱۶۴] ثُمَّ خَلَقْنَا ٱلنُّطْفَةَ عَلَقَةً فَخَلَقْنَا ٱلْعَلَقَةَ مُضْغَةً فَخَلَقْنَا ٱلْمُضْغَةَ عِظَٰمًا فَكَسَوْنَا ٱلْعِظَٰمَ لَحْمًا ثُمَّ أَنشَأْنَٰهُ خَلْقًا ءَاخَرَ ج فَتَبَارَكَ ٱللَّهُ أَحْسَنُ ٱلْخَٰلِقِينَ ﴿14﴾

ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ ؛ پھر ہم نے نطفہ کو بنایا ۔ عَلَقَةً ؛ خون کا لوتھڑا ، جما ہوا خون بنایا ۔ فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً ؛ پھر خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا بنایا ۔ فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا ؛ پھر گوشت کے ٹکڑے میں ہڈی بنائی ۔ فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا ؛ پھر ہڈی پر گوشت چڑھایا ۔ چوطرف سے گوشت پہنایا ۔ ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ ؛ پھر ہم نے انسان کو پیدا کیا ، اس کو نشو و نما عطا کی ۔ خَلْقًا اٰخَرَ ؛ ایک دوسرے ہی طریقہ سے ۔ فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ ؛ پھر کیا برکت والا ہے اللہ ۔ اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ ؛ سب صناعوں سے بہتر ، بڑھ کر ۔ جتنے لوگ کچھ بناتے ہیں ، کچھ پیدا کرتے ہیں ، ان سب سے اللہ بہتر ہے ، بڑا کاریگر ہے ۔ یہاں خلق کے معنی نیست سے ہست کرنے کے نہیں ہیں بلکہ صنعت اور کاری گری کے ہیں ۔

ثُمَّ خَلَقْنَا النُّطْفَةَ (thumma khalaqnā l-nuṭfata) — Then We fashioned the sperm-drop. عَلَقَةً (‘alaqatan) — Into a clinging clot, coagulated blood. فَخَلَقْنَا الْعَلَقَةَ مُضْغَةً (fa-khalaqnā l-‘alaqata muḍghatan) — Then We fashioned the clot of blood into a lump of flesh. فَخَلَقْنَا الْمُضْغَةَ عِظٰمًا (fa-khalaqnā l-muḍghata ‘iẓāman) — Then out of the lump of flesh We formed bones. فَكَسَوْنَا الْعِظٰمَ لَحْمًا (fa-kasawnā l-‘iẓāma laḥman) — Then We clothed the bones with flesh, enveloping them with flesh on all sides. ثُمَّ اَنْشَاْنٰهُ (thumma ansha’nāhu) — Then We brought man forth and granted him growth and development. خَلْقًا اٰخَرَ (khalqan ākhara) — As a creation of an altogether different kind. فَتَبٰرَكَ اللّٰهُ (fa-tabāraka llāhu) — So how blessed is Allah! اَحْسَنُ الْخٰلِقِيْنَ (aḥsanu l-khāliqīn) — The Best of all fashioners, surpassing all. Better than all who fashion or produce anything is Allah, the Supreme Artisan. Here khalq does not mean bringing into existence out of non-existence (nīst se hast karnā), but rather wondrous craftsmanship and artistry (ṣan‘at aur kārīgarī).

ترجمہ (آیت ۱۴) :- پھر ہم نے نطفہ کو خون کا لوتھڑا بنایا پھر خون کے لوتھڑے کو گوشت کا ٹکڑا بنایا اور گوشت کے ٹکڑے کو ہڈی بنائی ۔ پھر ہڈی پر گوشت چڑھایا پھر (اس میں روح پھونک کر) اس کو ایک دوسرے ہی قسم کا بنا دیا ۔ پھر کیسا برکت والا خدا ہے ۔ بہترین کاریگر ہے ۔
Translation (Verse 14): Then We made the sperm-drop into a clot of blood, then We made the clot into a lump of flesh, and We made the lump of flesh into bones; then We clothed the bones with flesh, and then (breathing the spirit into him) We brought him forth as a creation of another kind altogether. So how blessed is God, the Best of Artisans!
آیت ۱۵
ثُمَّ اِنَّكُمْ بَعْدَ ذٰلِكَ لَمَيِّتُوْنَؕ ﴿۱۵﴾
Verse 15
ثُمَّ إِنَّكُم بَعْدَ ذَٰلِكَ لَمَيِّتُونَ ﴿15﴾

ثُمَّ اِنَّكُمْ ؛ پھر بے شک تم ۔ بَعْدَ ذٰلِكَ ؛ اس کے بعد ۔ لَمَيِّتُوْنَ ؛ مرنے والے ہو ۔

ثُمَّ اِنَّكُمْ (thumma innakum) — Then surely you. بَعْدَ ذٰلِكَ (ba‘da dhālika) — After that. لَمَيِّتُوْنَ (la-mayyitūn) — Are bound to die.

ترجمہ (آیت ۱۵) :- پھر بے شک تم اس کے بعد مرنے والے ہو ۔
Translation (Verse 15): Then surely, after that, you are to die.
آیت ۱۶
ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ تُبْعَثُوْنَ ﴿۱۶﴾
Verse 16
ثُمَّ إِنَّكُمْ يَوْمَ ٱلْقِيَٰمَةِ تُبْعَثُونَ ﴿16﴾

ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ ؛ پھر تم قیامت کے دن ۔ تُبْعَثُوْنَ ؛ قبروں سے اُٹھائے جاؤ گے ، دوبارہ زندہ کئے جاؤ گے ۔ تمہاری بعثت ہوگی ۔

ثُمَّ اِنَّكُمْ يَوْمَ الْقِيٰمَةِ (thumma innakum yawma l-qiyāmati) — Then surely on the Day of Resurrection you. تُبْعَثُوْنَ (tub‘athūn) — Shall be raised up from the graves and restored to life; your resurrection (ba‘that) will take place.

ترجمہ (آیت ۱۶) :- پھر یقیناً تم قیامت کے دن قبروں سے اُٹھائے جاؤ گے ۔
Translation (Verse 16): Then most certainly, on the Day of Resurrection, you shall be raised up from your graves.
آیت ۱۷
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآىِٕقَقلی صلے وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ غٰفِلِيْنَ ﴿۱۷﴾
Verse 17
وَلَقَدْ خَلَقْنَا فَوْقَكُمْ سَبْعَ طَرَآئِقَ وَمَا كُنَّا عَنِ ٱلْخَلْقِ غَٰفِلِينَ ﴿17﴾

وَلَقَدْ خَلَقْنَا ؛ اور ہم نے پیدا کیا ۔ فَوْقَكُمْ ؛ تمہارے اوپر ۔ سَبْعَ طَرَآئِقَ ؛ سات راستے ، سات طبق راہوں والے[ص ۱۶۵] آسمان ۔ وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ ؛ اور نہ تھے ہم خلق سے ، مخلوقات کی مصلحتوں سے ، حالات سے ۔ غٰفِلِيْنَ ؛ غافل ، بے خبر ۔

وَلَقَدْ خَلَقْنَا (wa-la-qad khalaqnā) — And indeed We created. فَوْقَكُمْ (fawqakum) — Above you. سَبْعَ طَرَآئِقَ (sab‘a ṭarā’iqa) — Seven pathways, seven layered[p. ۱۶۵] heavens traversed by pathways. وَمَا كُنَّا عَنِ الْخَلْقِ (wa-mā kunnā ‘ani l-khalqi) — And We were never concerning the creation—its needs, welfare, and conditions— غٰفِلِيْنَ (ghāfilīn) — Heedless or unaware.

ترجمہ (آیت ۱۷) :- ہم نے تمہارے اوپر سات آسمان پیدا کئے اور ہم مخلوقات سے غافل و بے خبر نہ تھے ۔
Translation (Verse 17): We created seven heavens above you, and We were never heedless or unaware of the creation.
آیت ۱۸
وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَاَسْكَنّٰهُ فِي الْاَرْضِقلی صلے وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍۢ بِهٖ لَقٰدِرُوْنَۚ ﴿۱۸﴾
Verse 18
وَأَنزَلْنَا مِنَ ٱلسَّمَآءِ مَآءًۢ بِقَدَرٍ فَأَسْكَنَّٰهُ فِى ٱلْأَرْضِ صلے وَإِنَّا عَلَىٰ ذَهَابٍۭ بِهِۦ لَقَٰدِرُونَ ﴿18﴾

وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ ؛ اور ہم نے آسمان سے اُتارا ، نازل کیا ۔ مَآءً ؛ پانی کو ۔ بِقَدَرٍ ؛ ایک اندازے سے ۔ فَاَسْكَنّٰهُ فِي الْاَرْضِ ؛ پھر اس کو رکھا زمین میں ۔ وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍ بِهٖ ؛ اور ہم اس کے لے جانے پر ، معدوم کرنے پر ۔ لَقٰدِرُوْنَ ؛ البتہ قادر ہیں ۔

وَاَنْزَلْنَا مِنَ السَّمَآءِ (wa-anzalnā mina l-samā’i) — And We sent down from the sky. مَآءً (mā’an) — Water. بِقَدَرٍ (bi-qadarin) — In a due measure. فَاَسْكَنّٰهُ فِي الْاَرْضِ (fa-askannāhu fī l-arḍi) — Then We lodged it in the earth. وَاِنَّا عَلٰى ذَهَابٍ بِهٖ (wa-innā ‘alā dhahābin bihī) — And surely over taking it away and causing it to vanish. لَقٰدِرُوْنَ (la-qādirūn) — We are indeed All-Able.

ترجمہ (آیت ۱۸) :- ہم نے آسمان سے پانی کو ایک اندازے سے اُتارا ۔ پھر زمین میں اس کو ٹھیرایا اگر ہم اس کو معدوم کرنا چاہتے تو اس پر قادر تھے (ایسا کر سکتے تھے) ۔
Translation (Verse 18): We sent down water from the sky in due measure and lodged it in the earth; and if We wished to take it away completely, We certainly have the power to do so.
آیت ۱۹
فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ بِهٖ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍۘ لَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ ﴿۱۹﴾
Verse 19
فَأَنشَأْنَا لَكُم بِهِۦ جَنَّٰتٍ مِّن نَّخِيلٍ وَأَعْنَٰبٍ لَّكُمْ فِيهَا فَوَٰكِهُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿19﴾

فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ ؛ پھر ہم نے تمہارے لئے پیدا کیا ۔ بِهٖ ؛ اس پانی سے ۔ جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ ؛ کھجور کے اور انگور کے باغ ۔ لَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ ؛ تمہارے لئے ان باغوں میں بہت سے میوے ہیں ۔ وَمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ ؛ تم ان میں سے کھاتے بھی ہو ۔

فَاَنْشَاْنَا لَكُمْ (fa-ansha’nā lakum) — Then We produced for you. بِهٖ (bihī) — By means of that water. جَنّٰتٍ مِّنْ نَّخِيْلٍ وَّاَعْنَابٍ (jannātin min nakhīlin wa-a‘nābin) — Gardens of date-palms and grapevines. لَكُمْ فِيْهَا فَوَاكِهُ كَثِيْرَةٌ (lakum fīhā fawākihu kathīratun) — For you in those gardens are abundant fruits. وَمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ (wa-minhā ta’kulūn) — And of them you also eat.

ترجمہ (آیت ۱۹) :- پھر ہم نے تمہارے لئے اس سے (پانی سے) کھجور اور انگور کے باغ بنائے ۔ ان باغوں میں تمہارے لئے بہت سے میوے ہیں اور ان میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔
Translation (Verse 19): Then by means of it (the water) We produced for you gardens of date-palms and grapevines, wherein you have abundant fruits and whereof you eat.
آیت ۲۰
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِنْ طُوْرِ سَيْنَآءَ تَنْۢبُتُ بِالدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ ﴿۲۰﴾
Verse 20
وَشَجَرَةً تَخْرُجُ مِن طُورِ سَيْنَآءَ تَنۢبُتُ بِٱلدُّهْنِ وَصِبْغٍ لِّلْـَٔاكِلِينَ ﴿20﴾

وَشَجَرَةً تَخْرُجُ ؛ اور ہم نے پیدا کیا ایک درخت کو جو نکلتا ہے ، پیدا ہوتا ہے ۔ مِنْ طُوْرِ سَيْنَآءَ ؛ طورِ سینا میں بکثرت پیدا ہوتا ہے ۔ تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ ؛ جو تیل کے ساتھ اُگتا ہے ، یعنی زیتون کا درخت اُگتا ہے جس میں تیل ہے ۔ وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ ؛ اور سالن کا کام دیتا ہے کھانے والوں کے لئے ۔

وَشَجَرَةً تَخْرُجُ (wa-shajaratan takhruju) — And We produced a tree that springs forth and grows. مِنْ طُوْرِ سَيْنَآءَ (min ṭūri saynā’a) — Growing abundantly on Mount Sinai. تَنْبُتُ بِالدُّهْنِ (tanbutu bi-l-duhni) — Which grows producing oil—that is, the olive tree grows containing oil. وَصِبْغٍ لِّلْاٰكِلِيْنَ (wa-ṣibghin li-l-ākilīn) — And serves as a relish and condiment for those who eat.

ترجمہ (آیت ۲۰) :- اور ہم نے طورِ سینا پر (زیتون کا) درخت پیدا کیا ہے جس میں سے تیل پیدا ہوتا ہے اور کھانے والوں کے لئے سالن کا کام دیتا ہے ۔
Translation (Verse 20): And We produced on Mount Sinai a tree (the olive tree) that yields oil and serves as a relish for those who eat.
آیت ۲۱
[ص ۱۶۶] وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ لَعِبْرَةًؕ نُسْقِيْكُمْ مِّمَّا فِيْ بُطُوْنِهَا وَلَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌ وَّمِنْهَا تَاْكُلُوْنَۙ ﴿۲۱﴾
Verse 21
[p. ۱۶۶] وَإِنَّ لَكُمْ فِى ٱلْأَنْعَٰمِ لَعِبْرَةً صلے نُّسْقِيكُم مِّمَّا فِى بُطُونِهَا وَلَكُمْ فِيهَا مَنَٰفِعُ كَثِيرَةٌ وَمِنْهَا تَأْكُلُونَ ﴿21﴾

وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ ؛ اور تمہارے لئے چوپایوں میں ۔ لَعِبْرَةً ؛ البتہ عبرت ہے ، خوف کی نشانی ہے ۔ عبرت ؛ ایسی خوفناک حالت جس کو دیکھ کر اس کام سے عبور کرے اور چھوڑ دے ۔ نُسْقِيْكُمْ ؛ ہم تم کو پلاتے ہیں ۔ مِمَّا فِيْ بُطُوْنِهَا ؛ اس چیز سے کہ ان کے پیٹوں میں ہے یعنی دودھ ، گھی وغیرہ ۔ وَلَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌ ؛ اور تمہارے لئے ان چوپایوں میں اور بہت سے منافع اور فوائد ہیں ۔ وَمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ ؛ اور انہی میں سے تم کھاتے بھی ہو ۔

وَاِنَّ لَكُمْ فِي الْاَنْعَامِ (wa-inna lakum fī l-an‘āmi) — And surely for you in the cattle. لَعِبْرَةً (la-‘ibratan) — There is indeed a lesson (‘ibrah) and an awe-inspiring sign. ‘Ibrah signifies such asobering state that, upon beholding it, one crosses over (‘ubūr) from that heedless course and abandons it. نُسْقِيْكُمْ (nusqīkum) — We give you to drink. مِمَّا فِيْ بُطُوْنِهَا (mimmā fī buṭūnihā) — Of that which is in their bellies—namely milk, clarified butter (ghī), and the like. وَلَكُمْ فِيْهَا مَنَافِعُ كَثِيْرَةٌ (wa-lakum fīhā manāfi‘u kathīratun) — And for you in those cattle are many other benefits and uses. وَمِنْهَا تَاْكُلُوْنَ (wa-minhā ta’kulūn) — And of them you also eat.

ترجمہ (آیت ۲۱) :- اور تم کو چوپایوں میں عبرت کا موقع ہے ، ہم تم کو ان کے پیٹ میں کی چیز (یعنی دودھ سے) پلاتے ہیں اور تم کو ان میں اور بہت سے فوائد ہیں ۔ ان میں سے بعض کو تم کھاتے بھی ہو ۔
Translation (Verse 21): And in the cattle there is a lesson for you: We give you to drink of what is in their bellies (namely, milk), and in them you have many other benefits, and of some of them you eat.
آیت ۲۲
وَعَلَيْهَا وَعَلَي الْفُلْكِ تُحْمَلُوْنَۗ ﴿۲۲﴾
Verse 22
وَعَلَيْهَا وَعَلَى ٱلْفُلْكِ تُحْمَلُونَ ﴿22﴾

وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ ؛ اور ان چارپایوں پر اور کشتیوں پر ۔ تُحْمَلُوْنَ ؛ سوار کئے جاتے ہو ۔ حَمْلٌ ؛ اُٹھانا ، سوار کرنا ، لادنا ۔ فُلْكٌ ؛ واحد بھی ہے جمع بھی ہے ، کشتی ۔

وَعَلَيْهَا وَعَلَى الْفُلْكِ (wa-‘alayhā wa-‘alā l-fulki) — And upon those quadrupeds and upon ships. تُحْمَلُوْنَ (tuḥmalūn) — You are carried and mounted. Ḥaml: to lift, to mount, to load. Fulk is used both as a singular and as a plural: ship(s).

ترجمہ (آیت ۲۲) :- اور ان پر اور کشتیوں پر تم سوار کئے جاتے ہو ۔
Translation (Verse 22): And upon them and upon ships you are carried.
آیت ۲۳
وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا اِلٰى قَوْمِهٖ فَقَالَ يٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ﴿۲۳﴾
Verse 23
وَلَقَدْ أَرْسَلْنَا نُوحًا إِلَىٰ قَوْمِهِۦ فَقَالَ يَٰقَوْمِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥٓ صلے أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿23﴾

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا ؛ اور ہم نے نوح کو بھیجا ۔ اِلٰى قَوْمِهٖ ؛ ان کی قوم کی طرف ۔ فَقَالَ ؛ پھر نوح نے کہا ۔ يٰقَوْمِ ؛ اے میری قوم ۔ اعْبُدُوا اللّٰهَ ؛ تم اللہ کی بندگی کرو ، عبادت کرو ۔ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ ؛ تمہارے لئے نہیں ہے اس کے سوائے کوئی معبود ۔ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ؛ کیا تم تقویٰ اختیار نہیں کرتے ، خدا سے نہیں ڈرتے ، دوسروں کی پوجا کرنے سے نہیں ڈرتے ؟

وَلَقَدْ اَرْسَلْنَا نُوْحًا (wa-la-qad arsalnā Nūḥan) — And indeed We sent Nūḥ. اِلٰى قَوْمِهٖ (ilā qawmihī) — To his people. فَقَالَ (fa-qāla) — Then Nūḥ said: يٰقَوْمِ (yā-qawmi) — O my people! اعْبُدُوا اللّٰهَ (u‘budū llāha) — Serve Allah and worship Him alone. مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗ (mā lakum min ilāhin ghayruhū) — You have no deity other than Him. اَفَلَا تَتَّقُوْنَ (a-fa-lā tattaqūn) — Will you not then adopt God-consciousness (taqwā)? Do you not fear God, and do you not fear worshipping others beside Him?

ترجمہ (آیت ۲۳) :- اور ہم نے پیغمبر بنا کر نوح کو ان کی قوم کی طرف بھیجا ۔ پھر انھوں نے کہا : لوگو تم اللہ کی عبادت کرو ، اس کے سوائے تمہارا کوئی معبود نہیں ، پھر کیا تم نہیں ڈرتے ؟
Translation (Verse 23): And We sent Nūḥ as a Messenger to his people, and he said: “O people! Worship Allah; you have no deity other than Him. Will you not then fear Him?”
آیت ۲۴
فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مِنْ قَوْمِهٖ مَا هٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۙ يُرِيْدُ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْؕ وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُ لَاَنْزَلَ مَلٰٓىِٕكَةًج صلے مَّا سَمِعْنَا بِهٰذَا فِيْٓ اٰبَآىِٕنَا الْاَوَّلِيْنَۚ ﴿۲۴﴾
Verse 24
فَقَالَ ٱلْمَلَؤُا۟ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مِن قَوْمِهِۦ مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يُرِيدُ أَن يَتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ وَلَوْ شَآءَ ٱللَّهُ لَأَنزَلَ مَلَٰٓئِكَةً مَّا سَمِعْنَا بِهَٰذَا فِىٓ ءَابَآئِنَا ٱلْأَوَّلِينَ ﴿24﴾

[ص ۱۶۷] فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ؛ پھر ان کافروں کے سر بر آوردہ لوگوں نے جو کافر تھے کہا ۔ مَلَأٌ ؛ سر بر آوردہ ، سردار ۔ مِنْ قَوْمِهٖ ؛ نوح کی قوم میں سے ۔ یا ان کی قوم نے کہا ۔ مَا هٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ؛ یہ نوح نہیں ہے مگر آدمی تمہارے جیسا ۔ يُرِيْدُ ؛ وہ ارادہ کرتا ہے ، چاہتا ہے ۔ اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ ؛ کہ تم پر فضیلت اور بزرگی جتائے ، تم سے برتر ہو جائے ۔ وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُ ؛ اور اگر اللہ چاہتا ۔ لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً ؛ تو البتہ نازل کرتا ملائکہ کو ، فرشتوں کو اُتارتا ۔ مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا ؛ ہم نے اس بات کو نہیں سنا ، آدمیوں کا پیغمبر ہونا ہم نے کبھی نہیں سنا ۔ فِيْ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِيْنَ ؛ ہمارے گزشتہ باپ داداؤں میں ۔

[p. ۱۶۷] فَقَالَ الْمَلَؤُا الَّذِيْنَ كَفَرُوْا (fa-qāla l-mala’u lladhīna kafarū) — Then the notables and chieftains who disbelieved among those disbelievers said. Mala’: prominent notables, chieftains. مِنْ قَوْمِهٖ (min qawmihī) — From among Nūḥ’s people; or his people said: مَا هٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ (mā hādhā illā basharun mithlukum) — This Nūḥ is nothing but a mortal man like yourselves. يُرِيْدُ (yurīdu) — He intends and desires. اَنْ يَّتَفَضَّلَ عَلَيْكُمْ (an yatafaḍḍala ‘alaykum) — To assert superiority and preeminence over you, and to rise above you. وَلَوْ شَآءَ اللّٰهُ (wa-law shā’a llāhu) — And had Allah willed. لَاَنْزَلَ مَلٰٓئِكَةً (la-anzala malā’ikatan) — He would surely have sent down angels. مَا سَمِعْنَا بِهٰذَا (mā sami‘nā bi-hādhā) — We have never heard of this matter—that human beings could be Messengers— فِيْ اٰبَآئِنَا الْاَوَّلِيْنَ (fī ābā’inā l-awwalīn) — Among our forefathers of old.

ترجمہ (آیت ۲۴) :- پھر ان کی قوم کے کافروں کے سر بر آوردہ لوگوں نے کہا یہ تو ہمارے جیسا آدمی ہے ، تم پر اپنی بزرگی جتانا چاہتا ہے ۔ اور اگر خدا چاہتا تو فرشتوں کو اُتارتا ۔ ہم نے اس بات کو ہمارے بزرگوں سے کبھی نہیں سنا ۔
Translation (Verse 24): Then the notables among the disbelievers of his people said: “He is merely a human being like ourselves who wishes to assert his superiority over you. Had God willed, He would have sent down angels. We have never heard of such a thing from our forefathers.”
آیت ۲۵
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌۢ بِهٖ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ حَتّٰى حِيْنٍ ﴿۲۵﴾
Verse 25
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌۢ بِهِۦ جِنَّةٌ فَتَرَبَّصُوا۟ بِهِۦ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿25﴾

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌ ؛ یہ نہیں ہے مگر ایسا آدمی ۔ بِهٖ جِنَّةٌ ؛ اس کو جنون ہے ۔ فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ ؛ اس کا انتظار کرو ۔ حَتّٰى حِيْنٍ ؛ ایک زمانہ تک ۔

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌ (in huwa illā rajulun) — He is nothing but a man. بِهٖ جِنَّةٌ (bihī jinnatun) — In whom there is madness (junūn). فَتَرَبَّصُوْا بِهٖ (fa-tarabbaṣū bihī) — So wait and bear with him. حَتّٰى حِيْنٍ (ḥattā ḥīn) — For a time.

ترجمہ (آیت ۲۵) :- یہ تو ایک مجنون شخص ہے (دیوانہ ہے) لہٰذا تم چند روز اس کا انتظار کرو ۔
Translation (Verse 25): “He is merely a man possessed by madness (insane), so wait concerning him for a few days.”
آیت ۲۶
قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ ﴿۲۶﴾
Verse 26
قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ ﴿26﴾

قَالَ ؛ نوح نے عرض کیا ۔ رَبِّ ؛ اے میرے رب ! انْصُرْنِيْ ؛ میری مدد کر ۔ مجھے نصرت عطا کر ۔ بِمَا كَذَّبُوْنِ ؛ اس وجہ سے کہ انھوں نے مجھے جھٹلایا ، میری تکذیب کی ۔

قَالَ (qāla) — Nūḥ petitioned: رَبِّ (rabbi) — O my Lord! انْصُرْنِيْ (unṣurnī) — Help me and grant me victory. بِمَا كَذَّبُوْنِ (bi-mā kadhdhabūni) — Because they have denied me and rejected my message.

ترجمہ (آیت ۲۶) :- (نوح نے) دُعا کی : میرے پروردگار ! تو میری مدد فرما کیونکہ یہ لوگ میری تکذیب کرتے ہیں (جھٹلاتے ہیں) ۔
Translation (Verse 26): He (Nūḥ) prayed: “O mySustainer! Help me, for these people deny me (and reject my message).”
آیت ۲۷
فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْهِ اَنِ اصْنَعِ الْفُلْكَ بِاَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا وَفَارَ التَّنُّوْرُۙ فَاسْلُكْ فِيْهَا مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ وَاَهْلَكَ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ الْقَوْلُ مِنْهُمْۚ وَلَا تُخَاطِبْنِيْ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْاۚ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ ﴿۲۷﴾
Verse 27
فَأَوْحَيْنَآ إِلَيْهِ أَنِ ٱصْنَعِ ٱلْفُلْكَ بِأَعْيُنِنَا وَوَحْيِنَا فَإِذَا جَآءَ أَمْرُنَا وَفَارَ ٱلتَّنُّورُ لا فَٱسْلُكْ فِيهَا مِن كُلٍّ زَوْجَيْنِ ٱثْنَيْنِ وَأَهْلَكَ إِلَّا مَن سَبَقَ عَلَيْهِ ٱلْقَوْلُ مِنْهُمْ صلے وَلَا تُخَٰطِبْنِى فِى ٱلَّذِينَ ظَلَمُوٓا۟ صلے إِنَّهُم مُّغْرَقُونَ ﴿27﴾

[ص ۱۶۸] فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْهِ ؛ پھر ہم نے نوح کی طرف وحی کی ، ان کو حکم دیا ۔ اَنِ اصْنَعِ ؛ کہ بناؤ ۔ الْفُلْكَ ؛ کشتی کو ۔ بِاَعْيُنِنَا ؛ ہمارے رو برو ، ہماری آنکھوں کے سامنے ۔ وَوَحْيِنَا ؛ اور ہمارے فرمان اور وحی کے مطابق ۔ فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا ؛ پھر جب ہمارا حکم آ جائے ۔ وَفَارَ التَّنُّوْرُ ؛ اور تنور میں سے پانی جوش مارنے لگے ۔ فَارَ - يَفُوْرُ - فَوْرًا ؛ جوش مارنا ۔ فِي الْفَوْرِ ؛ اسی جوش میں ، جھٹ پٹ ۔ فَاسْلُكْ فِيْهَا ؛ پھر داخل کرو اس میں کشتی ، کشتی میں سوار کرا دو ۔ مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ ؛ ہر قسم کے جوڑے یعنی نر اور مادہ ۔ وَاَهْلَكَ ؛ اور تمہارے متعلقین کو بھی کشتی میں سوار کر لو ۔ اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ ؛ مگر جن پر سابق ہو چکا ہے ۔ الْقَوْلُ مِنْهُمْ ؛ ان کے متعلق فرمان ۔ وَلَا تُخَاطِبْنِيْ ؛ اور مجھ سے گفتگو نہ کرو ، خطاب نہ کرو ۔ فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا ؛ ظالموں کے متعلق ۔ اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ ؛ وہ تو غرق کر دیے جائیں گے ، وہ ضرور ڈبا دیے جائیں گے ۔

[p. ۱۶۸] فَاَوْحَيْنَآ اِلَيْهِ (fa-awḥaynā ilayhi) — Then We revealed to Nūḥ and commanded him: اَنِ اصْنَعِ (ani ṣna‘i) — Build. الْفُلْكَ (al-fulka) — The Ark. بِاَعْيُنِنَا (bi-a‘yuninā) — Before Our presence, under Our very eyes. وَوَحْيِنَا (wa-waḥyinā) — And in accordance with Our command and revelation. فَاِذَا جَآءَ اَمْرُنَا (fa-idhā jā’a amrunā) — Then when Our command comes to pass. وَفَارَ التَّنُّوْرُ (wa-fāra l-tannūru) — And water gushes forth boiling from the oven (tannūr). Fāra – yafūru – fawran: to boil up, to gush forth; fī l-fawr: in that very surge, instantaneously. فَاسْلُكْ فِيْهَا (fa-sluk fīhā) — Then place therein—embark aboard the Ark— مِنْ كُلٍّ زَوْجَيْنِ اثْنَيْنِ (min kullin zawjayni thnayni) — A pair of every kind, namely male and female. وَاَهْلَكَ (wa-ahlaka) — And embark your family and dependents aboard the Ark as well. اِلَّا مَنْ سَبَقَ عَلَيْهِ (illā man sabaqa ‘alayhi) — Except those against whom has already gone forth. الْقَوْلُ مِنْهُمْ (al-qawlu minhum) — The decree concerning them. وَلَا تُخَاطِبْنِيْ (wa-lā tukhāṭibnī) — And do not address Me or plead with Me. فِي الَّذِيْنَ ظَلَمُوْا (fī lladhīna ẓalamū) — Concerning the wrongdoers. اِنَّهُمْ مُّغْرَقُوْنَ (innahum mughraqūn) — Indeed, they shall be drowned and submerged.

◈ نوح علیہ السلام نے اللہ تعالیٰ کے زیرِ نگرانی کشتی تیار کی

◈ Nūḥ (peace be upon him) Built the Ark Under the Supervision of Allah Most High

ترجمہ (آیت ۲۷) :- پھر ہم نے ان کی (نوح کی) طرف وحی کی کہ ہمارے زیرِ نگرانی اور وحی کے مطابق کشتی بناؤ ۔ پھر جب ہمارا حکم آ جائے گا اور تنور میں پانی اُبل جائے گا ، جوش مارنے لگے گا تو ہر قسم کے جوڑے (یعنی نر و مادہ) کو اور تمہارے متعلقین کو کشتی میں سوار کر لو (اس میں داخل کرو) مگر جن کے متعلق سابق سے حکم دے دیا گیا ہے اور ظالموں کے متعلق مجھ سے کچھ نہ کہو یقیناً وہ غرق کر دیے جائیں گے ۔
Translation (Verse 27): Then We revealed to him (Nūḥ): “Construct the Ark under Our supervision and according to Our revelation. Then, when Our command comes and water boils up and gushes forth from the oven, embark therein a pair of every kind (male and female) along with your family—except those against whom the decree has already gone forth. And do not plead with Me concerning the wrongdoers; surely they shall be drowned.”
آیت ۲۸
فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ وَمَنْ مَّعَكَ عَلَي الْفُلْكِ فَقُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِ الَّذِيْ نَجّٰىنَا مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ﴿۲۸﴾
Verse 28
فَإِذَا ٱسْتَوَيْتَ أَنتَ وَمَن مَّعَكَ عَلَى ٱلْفُلْكِ فَقُلِ ٱلْحَمْدُ لِلَّهِ ٱلَّذِى نَجَّىٰنَا مِنَ ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿28﴾

فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ ؛ پھر جب تم اچھی طرح سے بیٹھ جاؤ ۔ وَمَنْ مَّعَكَ ؛ اور وہ لوگ جو تمہارے ساتھ ہیں ۔ عَلَى الْفُلْكِ ؛ کشتی پر ۔ فَقُلِ ؛ تم کہو ، اور اس کا شکر ادا کرو ، اور کہو الْحَمْدُ لِلّٰهِ ؛ خدا کا شکر ہے ، تعریف کے قابل وہی ہے ۔ الَّذِيْ نَجّٰنَا ؛ جس نے ہم کو نجات دی ۔ مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ؛ ظالم لوگوں سے ، ظالموں کی ایذا رسانی سے ۔

فَاِذَا اسْتَوَيْتَ اَنْتَ (fa-idhā stawayta anta) — Then when you are firmly settled. وَمَنْ مَّعَكَ (wa-man ma‘aka) — Along with those who are with you. عَلَى الْفُلْكِ (‘alā l-fulki) — Aboard the Ark. فَقُلِ (fa-quli) — Say, offering thanks to Him: الْحَمْدُ لِلّٰهِ (al-ḥamdu li-llāhi) — All praise and thanks belong to God; He alone is worthy of praise. الَّذِيْ نَجّٰنَا (alladhī najjānā) — Who has delivered us. مِنَ الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ (mina l-qawmi l-ẓālimīn) — From the wrongdoing people and from the persecution of the oppressors.

ترجمہ (آیت ۲۸) :- پھر جب تم اور تمہارے ساتھ والے کشتی پر ٹھیک طور سے بیٹھ جائیں تو تم کہو اللہ کا شکر ہے جس نے ظالم لوگوں سے ہم کو بچایا اور نجات دی ۔
Translation (Verse 28): “Then when you and those with you are firmly seated aboard the Ark, say: ‘All praise belongs to Allah, Who has saved and delivered us from the wrongdoing people.’”
آیت ۲۹
وَقُلْ رَّبِّ اَنْزِلْنِيْ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا وَّاَنْتَ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ ﴿۲۹﴾
Verse 29
وَقُل رَّبِّ أَنزِلْنِى مُنزَلًا مُّبَارَكًا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلْمُنزِلِينَ ﴿29﴾

وَقُلْ ؛ اور تم کہو ۔ رَّبِّ ؛ اے میرے رب ۔ اَنْزِلْنِيْ ؛ تو مجھے اُتار ۔ مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا ؛ برکت کا اُتارنا ، برکت کی جگہ ۔[ص ۱۶۹] وَّاَنْتَ ؛ اور تو ۔ خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ ؛ بہتر اُتارنے والا ہے ، بہترین اُتارنے والوں میں سے ہے ۔

وَقُلْ (wa-qul) — And say: رَّبِّ (rabbi) — O my Lord! اَنْزِلْنِيْ (anzilnī) — Cause me to disembark. مُنْزَلًا مُّبٰرَكًا (munzalan mubārakan) — With a blessed disembarkation, in a blessed landing place.[p. ۱۶۹] وَّاَنْتَ (wa-anta) — And You. خَيْرُ الْمُنْزِلِيْنَ (khayru l-munzilīn) — Are the Best of those who grant a landing place and hospitality.

ترجمہ (آیت ۲۹) :- اور (اے نوح) تم کہو ، میرے پروردگار تو مجھے برکت کے ساتھ اُتار ، تو بہترین اُتارنے والوں میں سے ہے ۔
Translation (Verse 29): “And (O Nūḥ) say: ‘O my Sustainer, grant me a blessed landing, for You are the Best of those who bring to land.’”
آیت ۳۰
اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ ﴿۳۰﴾
Verse 30
إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَـَٔايَٰتٍ وَإِن كُنَّا لَمُبْتَلِينَ ﴿30﴾

اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ ؛ اس میں بڑی نشانیاں ہیں ۔ وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ ؛ اور ہم ہیں بندوں کو آزمانے والے ، ان کو جانچنے اور امتحان کرنے والے ، ابتلاء میں ڈالنے والے ۔ اِنْ اصل میں اِنَّهُ تھا ۔ اس میں ضمیرِ شان تھی ۔

اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَاٰىٰتٍ (inna fī dhālika la-āyātin) — Surely in that are great signs. وَّاِنْ كُنَّا لَمُبْتَلِيْنَ (wa-in kunnā la-mubtalīn) — And surely We are ever testing Our servants, examining and trying them, and placing them in trial (ibtilā’). The particle in (إِنْ) was originally innahū (إِنَّهُ), containing the pronoun of significance (ḍamīr al-sha’n).

ترجمہ (آیت ۳۰) :- اس میں بڑی نشانیاں ہیں اور ہم ہیں سب کو آزمانے والے ۔
Translation (Verse 30): Surely in this are great signs, and indeed We put all to the test.
آیت ۳۱
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا اٰخَرِيْنَۚ ﴿۳۱﴾
Verse 31
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قَرْنًا ءَاخَرِينَ ﴿31﴾

ثُمَّ اَنْشَاْنَا ؛ پھر ہم نے پیدا کیا ۔ مِنْۢ بَعْدِهِمْ ؛ ان کے بعد ۔ قَرْنًا اٰخَرِيْنَ ؛ ایک دوسرے قرن کو ، دوسرے ہم زمانہ لوگوں کو ، ایک دوسرے گروہ کو ۔

ثُمَّ اَنْشَاْنَا (thumma ansha’nā) — Then We raised up and brought into being. مِنْۢ بَعْدِهِمْ (min ba‘dihim) — After them. قَرْنًا اٰخَرِيْنَ (qarnan ākharīn) — Another generation (qarn), another contemporary people, another community.

ترجمہ (آیت ۳۱) :- پھر ہم نے ان کے بعد دوسرے لوگوں کو پیدا کیا ۔
Translation (Verse 31): Then after them We raised up another generation of people.
آیت ۳۲
فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ رَسُوْلًا مِّنْهُمْ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ مَا لَكُمْ مِّنْ اِلٰهٍ غَيْرُهٗؕ اَفَلَا تَتَّقُوْنَۗ ﴿۳۲﴾
Verse 32
فَأَرْسَلْنَا فِيهِمْ رَسُولًا مِّنْهُمْ أَنِ ٱعْبُدُوا۟ ٱللَّهَ مَا لَكُم مِّنْ إِلَٰهٍ غَيْرُهُۥٓ صلے أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿32﴾

فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ ؛ پھر ہم نے بھیجا ان میں ، ارسال کیا ۔ رَسُوْلًا ؛ رسول کو ، پیغمبر کو ۔ مِّنْهُمْ ؛ انہی کے جنس میں سے ، آدمیوں میں سے ، پیغمبر آدمی ۔ اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ ؛ کہ اللہ کی عبادت کرو ۔ مَا لَكُمْ ؛ نہیں ہے تمہارے لئے ۔ مِّنْ اِلٰهٍ ؛ کوئی معبود ۔ غَيْرُهٗ ؛ اس کے سوائے ، خدا کے سوائے اور دوسرا معبود نہیں ۔ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ؛ کیا تم خدا سے نہیں ڈرتے ، تقویٰ اختیار نہیں کرتے ، پرہیزگاری نہیں کرتے ۔

فَاَرْسَلْنَا فِيْهِمْ (fa-arsalnā fīhim) — Then We sent among them. رَسُوْلًا (rasūlan) — A Messenger, a Prophet. مِّنْهُمْ (minhum) — From among their own kind—a human Messenger from among human beings. اَنِ اعْبُدُوا اللّٰهَ (ani ‘budū llāha) — Saying: “Worship Allah alone. مَا لَكُمْ (mā lakum) — You do not have. مِّنْ اِلٰهٍ (min ilāhin) — Any deity. غَيْرُهٗ (ghayruhū) — Other than Him; there is no deity beside God. اَفَلَا تَتَّقُوْنَ (a-fa-lā tattaqūn) — Do you not fear God, adopt God-consciousness (taqwā), and practice piety?”

ترجمہ (آیت ۳۲) :- پھر ہم نے انہی کی جنس میں سے ان میں پیغمبر بھیجا ۔ (اور حکم دیا) کہ تم اللہ ہی کی عبادت کرو ۔ اللہ کے سوائے تمہارے لئے کوئی معبودِ برحق نہیں ۔ کیا تم (خدا کے غضب سے) نہیں ڈرتے ۔
Translation (Verse 32): Then We sent among them a Messenger from their own kind, (commanding): “Worship Allah alone; you have no true deity other than Allah. Do you not then fear (the wrath of God)?”
آیت ۳۳
وَقَالَ الْمَلَاُ مِنْ قَوْمِهِ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا وَكَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ وَاَتْرَفْنٰهُمْ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاۙ مَا هٰذَآ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْۙ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَصلے لا ﴿۳۳﴾
Verse 33
وَقَالَ ٱلْمَلَأُ مِن قَوْمِهِ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ وَكَذَّبُوا۟ بِلِقَآءِ ٱلْـَٔاخِرَةِ وَأَتْرَفْنَٰهُمْ فِى ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا مَا هَٰذَآ إِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ يَأْكُلُ مِمَّا تَأْكُلُونَ مِنْهُ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُونَ ﴿33﴾

[ص ۱۷۰] وَقَالَ الْمَلَاُ ؛ لوگوں نے کہا ، بعض رئیسوں اور سرداروں نے کہا ۔ مِنْ قَوْمِهِ ؛ ان کی قوم میں کے ۔ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ؛ جو کفر اور انکار کرتے تھے ۔ وَكَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ ؛ اور تکذیب کرتے تھے آخرت کی ملاقات کی ۔ وَاَتْرَفْنٰهُمْ ؛ اور ہم نے ان کو آرام سے رکھا تھا ، اور عیش و آسودگی دی تھی ۔ فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ؛ دنیا کی زندگی میں ۔ تو کیا کہا : مَا هٰذَآ ؛ یہ نہیں ہے ۔ اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ ؛ مگر تمہارے مثل آدمی ۔ يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ ؛ وہ بھی کھاتا ہے اسی قسم کا کھانا جس کو تم کھاتے ہو ۔ وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ ؛ اور پیتا ہے جس سے تم پیتے ہو ۔ شَرِبَ - يَشْرَبُ - شُرْبًا ؛ پینا ۔ شَرَابٌ ؛ پینے کی چیز ۔ مَشْرَبٌ ؛ پینے کی جگہ ، گھاٹ ۔

[p. ۱۷۰] وَقَالَ الْمَلَاُ (wa-qāla l-mala’u) — And the notables—certain chiefs and leaders—said. مِنْ قَوْمِهِ (min qawmihī) — From among his people. الَّذِيْنَ كَفَرُوْا (alladhīna kafarū) — Who disbelieved and denied. وَكَذَّبُوْا بِلِقَآءِ الْاٰخِرَةِ (wa-kadhdhabū bi-liqā’i l-ākhirati) — And rejected the meeting of the Hereafter. وَاَتْرَفْنٰهُمْ (wa-atrafnāhum) — And whom We had kept in ease and granted luxury and affluence. فِي الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا (fī l-ḥayāti l-dunyā) — In the life of this world. What then did they say? مَا هٰذَآ (mā hādhā) — “This is nothing. اِلَّا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ (illā basharun mithlukum) — But a mortal man like yourselves. يَاْكُلُ مِمَّا تَاْكُلُوْنَ مِنْهُ (ya’kulu mimmā ta’kulūna minhu) — He too eats of the same kind of food that you eat. وَيَشْرَبُ مِمَّا تَشْرَبُوْنَ (wa-yashrabu mimmā tashrabūn) — And he drinks of what you drink.” Shariba – yashrabu – shurban: to drink; sharāb: a beverage; mashrab: a drinking-place or watering-ford.

ترجمہ (آیت ۳۳) :- ان کی قوم میں کے سرداروں نے کہا جو کفر کرتے اور مانتے نہ تھے ، اور آخرت کے آنے کی تکذیب کرتے تھے اور اس کو جھٹلاتے تھے ، ہم نے ان کو دنیا کی زندگی میں عیش و آرام دے رکھا تھا ۔ ”یہ تو تمہاری طرح آدمی ہی ہے وہ بھی وہی کھاتا ہے جو تم کھاتے ہو اور وہی پیتا ہے جو تم پیتے ہو“ ۔
Translation (Verse 33): The chieftains of his people—who disbelieved and refused to accept faith, who denied and rejected the coming of the Hereafter, and whom We had granted luxury and ease in the life of this world—said: “He is merely a human being like yourselves; he eats of what you eat and drinks of what you drink.”
آیت ۳۴
وَلَىِٕنْ اَطَعْتُمْ بَشَرًا مِّثْلَكُمْ اِنَّكُمْ اِذًا لَّخٰسِرُوْنَۙ ﴿۳۴﴾
Verse 34
وَلَئِنْ أَطَعْتُم بَشَرًا مِّثْلَكُمْ إِنَّكُمْ إِذًا لَّخَٰسِرُونَ ﴿34﴾

وَلَئِنْ اَطَعْتُمْ ؛ اور اگر تم نے اطاعت کی ، فرماں برداری کی ۔ بَشَرًا ؛ کسی آدمی کی ، بشر کی ۔ مِّثْلَكُمْ ؛ جو تمہارے مثل ہے ، تمہارے جیسا ہے ۔ اِنَّكُمْ ؛ بے شک تم ، یقیناً تم ۔ اِذًا ؛ تب تو ۔ لَّخٰسِرُوْنَ ؛ البتہ خسارے میں رہنے والوں میں ہیں ، زیاں کار ہیں ، گھاٹے میں ہیں ، نقصان پانے والے ہیں ۔

وَلَئِنْ اَطَعْتُمْ (wa-la-in aṭa‘tum) — “And if you obey and submit to. بَشَرًا (basharan) — A human being, a mortal. مِّثْلَكُمْ (mithlakum) — Who is like you, just as you are. اِنَّكُمْ (innakum) — Surely you, most certainly you. اِذًا (idhan) — In that case. لَّخٰسِرُوْنَ (la-khāsirūn) — Would indeed be among the losers, suffering ruin, loss, and detriment.”

ترجمہ (آیت ۳۴) :- اگر تم نے تمہارے جیسے آدمی کی اطاعت کر لی (اور اسی کا کہا مان لیا) تب تو تم بڑے خسارے (اور نقصان) میں ہو ۔
Translation (Verse 34): “If you were to obey a human being like yourselves (and follow his word), then you would surely be in great loss (and ruin).”
آیت ۳۵
اَيَعِدُكُمْ اَنَّكُمْ اِذَا مِتُّمْ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا اَنَّكُمْ مُّخْرَجُوْنَصلے لا ﴿۳۵﴾
Verse 35
أَيَعِدُكُمْ أَنَّكُمْ إِذَا مِتُّمْ وَكُنتُمْ تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَنَّكُم مُّخْرَجُونَ ﴿35﴾

اَيَعِدُكُمْ ؛ کیا تم سے وعدہ کرتا ہے ، تم سے کہتا ہے ، بیان کرتا ہے ۔ اَنَّكُمْ ؛ کہ تم ۔ اِذَا مِتُّمْ ؛ جب مر جاؤ گے ، تم کو موت آ جائے گی ۔ وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا ؛ اور تم ہو جاؤ گے مٹی اور ہڈیاں ۔ عِظَام جمع عَظْمٌ ہڈی ۔ اَنَّكُمْ ؛ کہ تم ۔ مُّخْرَجُوْنَ ؛ دوبارہ زندہ کر کے قبروں سے نکالے جاؤ گے ۔

اَيَعِدُكُمْ (a-ya‘idukum) — “Does he promise you, tell you, and declare to you. اَنَّكُمْ (annakum) — That you. اِذَا مِتُّمْ (idhā mittum) — When you have died and death has overtaken you. وَكُنْتُمْ تُرَابًا وَّعِظَامًا (wa-kuntum turāban wa-‘iẓāman) — And you have become dust and bones (‘iẓām is the plural of ‘aẓm, bone). اَنَّكُمْ (annakum) — That you. مُّخْرَجُوْنَ (mukhrajūn) — Shall be brought forth from the graves restored to life?”

ترجمہ (آیت ۳۵) :- کیا یہ بیان کرتا ہے کہ جب تم مر جاؤ گے اور تم مٹی اور ہڈیاں ہو جاؤ گے تو تم (زمین سے) نکالے جاؤ گے ۔
Translation (Verse 35): “Does he declare that when you have died and become dust and bones, you shall be brought forth (from the earth)?”
آیت ۳۶
[ص ۱۷۱] هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوْعَدُوْنَصلے لا ﴿۳۶﴾
Verse 36
[p. ۱۷۱] هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ لِمَا تُوعَدُونَ ﴿36﴾

هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ ؛ بہت بعید ہے بہت بعید ہے ، کہاں ہو سکتا ہے ، کیوں کر ممکن ہے ۔ لِمَا تُوْعَدُوْنَ ؛ جو تم سے کہا جاتا ہے جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا ہے ۔

هَيْهَاتَ هَيْهَاتَ (hayhāta hayhāta) — “Far, very far-fetched is it! How could it ever be, and how is it possible— لِمَا تُوْعَدُوْنَ (li-mā tū‘adūn) — That which you are told and promised!”

ترجمہ (آیت ۳۶) :- بہت بعید ہے ، بہت بعید ہے جو تم سے کہا جاتا ہے ۔
Translation (Verse 36): “Far-fetched, utterly far-fetched is that which you are promised!”
آیت ۳۷
اِنْ هِيَ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا نَمُوْتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَصلے لا ﴿۳۷﴾
Verse 37
إِنْ هِىَ إِلَّا حَيَاتُنَا ٱلدُّنْيَا نَمُوتُ وَنَحْيَا وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوثِينَ ﴿37﴾

اِنْ هِيَ ؛ نہیں ہے یہ جینا ۔ اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا ؛ مگر ہماری دنیا کی زندگی ، زندگی ہے تو بس دنیا ہی کی ہے ۔ نَمُوْتُ وَنَحْيَا ؛ ہم مرتے بھی ہیں اور جیتے اور پیدا بھی ہوتے ہیں ۔ وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ ؛ اور ہمارے لئے مر کر پھر اُٹھنا نہیں ہے ۔

اِنْ هِيَ (in hiya) — “There is no life. اِلَّا حَيَاتُنَا الدُّنْيَا (illā ḥayātunā l-dunyā) — Other than our worldly life; whatever life there is consists solely of this world. نَمُوْتُ وَنَحْيَا (namūtu wa-naḥyā) — We die, and we live and are born. وَمَا نَحْنُ بِمَبْعُوْثِيْنَ (wa-mā naḥnu bi-mab‘ūthīn) — And we are never to be raised up again after dying.”

ترجمہ (آیت ۳۷) :- زندگی ہے تو دنیا ہی کی ہے ۔ ہم مرتے بھی ہیں اور جیتے بھی ہیں اور ہم مرنے کے بعد قبروں سے نہ اُٹھائے جائیں گے ۔
Translation (Verse 37): “There is no life other than the life of this world; we die and we live, and after dying we shall never be raised up from our graves.”

◈ ہم انسان ہیں آخرت کو نہ بھولنا چاہئیے ۔ اچھوں کو جزا بروں کو سزا ضرور ملے گی

◈ We Are Human Beings and Must Not Forget the Hereafter: The Righteous Will Surely Receive Reward and the Wicked Punishment

صاحبو ! آج کل کے لوگوں کے خیالات کیا ہیں ۔ آخرت کوئی چیز نہیں ۔ جو کچھ ہے دنیا ہے ۔ ہم کیڑے پتنگے ہیں ۔ پیدا بھی ہوتے ہیں ۔ مرتے بھی ہیں ۔ کہاں کی قیامت ۔ کیسا حشر و نشر ۔ کتوں کی طرح کھاؤ ، گدھوں کی طرح جیو ۔ نہ باز پُرس ، نہ پوچھ گچھ ۔ جو چاہو کھاؤ جو چاہو پیو ۔ جو چاہو کرو کسی کا ڈر تو ہے نہیں ۔

دوستو ! ایک شخص نے عمر بھر ظلم و ستم کیا ، لوگوں کو تکلیفیں پہنچائیں اور خود عیش و عشرت میں مشغول رہا اور دوسرے شخص نے نیک کام کئے ، لوگوں سے بھلائی کی ، ہر قسم کی امداد کی ، مگر تنگ دستی اور تکلیف میں گزارا ۔ دنیا میں تو نہ سزا ملی نہ جزا ملی ، آخر کہیں بھی داد ہے فریاد ہے ! بے شک خدا ہے باز پُرس کرنے والا ہے ۔ نیکوں کو جزا اور بروں کو سزا دے گا ۔ آج آنکھوں پر پردہ ہے کل یہ پردہ اُٹھ جائے گا اور معلوم ہو جائے گا کہ کیا کرنا چاہیے تھا اور کیا کیا ۔

Gentlemen! What are the notions of people nowadays? They say: “The Hereafter is nothing; whatever exists is this world alone. We are mere worms and moths—we are born, and we die. What Resurrection? What gathering and rising? Eat like dogs and live like donkeys! There is neither reckoning nor questioning. Eat whatever you please, drink whatever you please, do whatever you please—for there is no one to fear!”

Friends! Consider: one man commits tyranny and oppression all his life, inflicts misery upon people, and indulges himself in luxury and pleasure; while another man performs righteous deeds, does good to people, and renders every kind of assistance, yet passes his life in hardship and distress. In this world, neither did the former receive punishment nor did the latter receive reward. Is there not, after all, somewhere a court of justice and redress for grievances? Assuredly, God exists, and He is the One Who calls to account! He will surely reward the righteous and punish the wicked. Today a veil hangs over the eyes; tomorrow that veil will be lifted, and it will become clear what ought to have been done and what was actually done.

آیت ۳۸
اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلُ افْتَرٰى عَلَي اللّٰهِ كَذِبًا وَّمَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِيْنَ ﴿۳۸﴾
Verse 38
إِنْ هُوَ إِلَّا رَجُلٌ ٱفْتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا وَمَا نَحْنُ لَهُۥ بِمُؤْمِنِينَ ﴿38﴾

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌ ؛ یہ نہیں ہے مگر ایک ایسا آدمی ۔ یہ تو بس ایسا شخص ہے ۔ افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا ؛ خدا پر افتریٰ کرتا ہے ، جھوٹ باندھتا ہے ، جو بالکل خلافِ واقعہ کہتا ہے ۔ وَمَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِيْنَ ؛ اور ہم تو اس کی بات پر ایمان نہیں لاتے ، اس کی تصدیق نہیں کرتے ، اس کو ہرگز نہیں مانتے ۔

اِنْ هُوَ اِلَّا رَجُلٌ (in huwa illā rajulun) — “He is nothing but a man—merely such a person— افْتَرٰى عَلَى اللّٰهِ كَذِبًا (iftarā ‘alā llāhi kadhiban) — Who fabricates a lie against God and utters what is utterly contrary to reality. وَمَا نَحْنُ لَهٗ بِمُؤْمِنِيْنَ (wa-mā naḥnu lahū bi-mu’minīn) — And we are not going to believe in his word, affirm his truth, or ever accept him.”

ترجمہ (آیت ۳۸) :- یہ شخص تو اللہ پر جھوٹ باندھتا ہے اور ہم تو اس کی بات کا یقین نہیں کرتے ۔
Translation (Verse 38): “This man merely fabricates a lie against Allah, and we do not believe what he says.”
آیت ۳۹
[ص ۱۷۲] قَالَ رَبِّ انْصُرْنِيْ بِمَا كَذَّبُوْنِ ﴿۳۹﴾
Verse 39
[p. ۱۷۲] قَالَ رَبِّ ٱنصُرْنِى بِمَا كَذَّبُونِ ﴿39﴾

قَالَ ؛ پیغمبر نے کہا ۔ رَبِّ ؛ اے میرے رب ! اے میرے پروردگار ! انْصُرْنِيْ ؛ تو میری مدد کر ، تو مجھے نصرت عطا کر ۔ بِمَا كَذَّبُوْنِ ؛ اس وجہ سے کہ وہ میری تکذیب کرتے ہیں ، مجھے جھٹلاتے ہیں ۔

قَالَ (qāla) — The Prophet said: رَبِّ (rabbi) — “O my Lord! O my Sustainer! انْصُرْنِيْ (unṣurnī) — Help me and grant me victory. بِمَا كَذَّبُوْنِ (bi-mā kadhdhabūni) — Because they deny me and reject my message.”

ترجمہ (آیت ۳۹) :- (پیغمبر نے) کہا : اے میرے رب ! تو مجھے نصرت عطا کر ان جھٹلانے والوں کے مقابل ۔
Translation (Verse 39): He (the Prophet) said: “O my Lord! Grant me victory against these deniers.”
آیت ۴۰
قَالَ عَمَّا قَلِيْلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نٰدِمِيْنَۚ ﴿۴۰﴾
Verse 40
قَالَ عَمَّا قَلِيلٍ لَّيُصْبِحُنَّ نَٰدِمِينَ ﴿40﴾

قَالَ ؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ عَمَّا قَلِيْلٍ ؛ تھوڑی مدت میں ، تھوڑی دیر میں ، عنقریب ۔ لَّيُصْبِحُنَّ ؛ بے شک ہو جائیں گے ، صبح کریں گے ، غفلت سے جاگیں گے ۔ نٰدِمِيْنَ ؛ نادم ، ندامت والے ، شرمندہ ، پشیمان ، پچھتانے والے ۔

قَالَ (qāla) — Allah Most High declared: عَمَّا قَلِيْلٍ (‘ammā qalīlin) — “Within a short while, very soon. لَّيُصْبِحُنَّ (la-yuṣbiḥunna) — They shall surely become—entering the morning awakened from their heedlessness— نٰدِمِيْنَ (nādimīn) — Remorseful, filled with regret, ashamed, and repentant.”

ترجمہ (آیت ۴۰) :- کہا : عنقریب یہ سب نادم اور شرمندہ ہوں گے ۔
Translation (Verse 40): He said: “Very soon they shall all become remorseful and ashamed.”
آیت ۴۱
فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ بِالْحَقِّ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءًۚ فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ﴿۴۱﴾
Verse 41
فَأَخَذَتْهُمُ ٱلصَّيْحَةُ بِٱلْحَقِّ فَجَعَلْنَٰهُمْ غُثَآءً ج فَبُعْدًا لِّلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿41﴾

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ ؛ پھر ان کو چیخ و پکار نے لے لیا ، ایک مہیب اور سخت و تند آواز نے ان کو آ گھیرا ۔ بِالْحَقِّ ؛ سچے وعدے کے مطابق ، برحق ۔ فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً ؛ پھر ہم نے ان کو خس و خاشاک اور کوڑا کرکٹ بنا دیا ۔ فَبُعْدًا ؛ پھر دوری ہو ، لعنت ہو ۔ لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ؛ ظالم قوم کے لئے ۔

فَاَخَذَتْهُمُ الصَّيْحَةُ (fa-akhadhathumu l-ṣayḥatu) — Then the mighty blast overtook them; a terrifying, fierce, and thunderous cry encompassed them. بِالْحَقِّ (bi-l-ḥaqqi) — In accordance with the true promise, in all truth. فَجَعَلْنٰهُمْ غُثَآءً (fa-ja‘alnāhum ghuthā’an) — Then We reduced them to withered rubbish and swept-away scum. فَبُعْدًا (fa-bu‘dan) — So away with them, and may curse and estrangement be upon— لِّلْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ (li-l-qawmi l-ẓālimīn) — The wrongdoing people!

ترجمہ (آیت ۴۱) :- پھر برحق وعدے کے مطابق ایک زلزلہ انگیز اور سخت و درشت آواز نے ان کو آ گھیرا ۔ (اور وہ سب مر گئے) پھر ہم نے ان کو خس و خاشاک ، کوڑا کرکٹ بنا دیا ۔ پھر لعنت ہو ظالم لوگوں پر ۔
Translation (Verse 41): Then, in accordance with the true promise, an earth-shattering and fierce blast overtook them (and they all perished), and We reduced them to withered rubbish and refuse. So away with the wrongdoing people!
آیت ۴۲
ثُمَّ اَنْشَاْنَا مِنْۢ بَعْدِهِمْ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَؕ ﴿۴۲﴾
Verse 42
ثُمَّ أَنشَأْنَا مِنۢ بَعْدِهِمْ قُرُونًا ءَاخَرِينَ ﴿42﴾

ثُمَّ اَنْشَاْنَا ؛ پھر ہم نے پیدا کیا ۔ مِنْۢ بَعْدِهِمْ ؛ ان لوگوں کے ہلاک ہونے کے بعد ۔ قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ ؛ اور قرنوں کو اور دوسرے فرقوں کو ۔ گروہوں کے بعد گروہوں کو ۔

ثُمَّ اَنْشَاْنَا (thumma ansha’nā) — Then We raised up. مِنْۢ بَعْدِهِمْ (min ba‘dihim) — After those people had perished. قُرُوْنًا اٰخَرِيْنَ (qurūnan ākharīn) — Other generations and other nations—communities after communities.

ترجمہ (آیت ۴۲) :- ان کے (ہلاک ہونے کے) بعد ہم نے اور قوموں کو پیدا کیا ۔
Translation (Verse 42): After them (after their destruction), We raised up other nations.
آیت ۴۳
مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ اَجَلَهَا وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَؕ ﴿۴۳﴾
Verse 43
مَا تَسْبِقُ مِنْ أُمَّةٍ أَجَلَهَا وَمَا يَسْتَـْٔخِرُونَ ﴿43﴾

مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ ؛ کوئی اُمّت ، کوئی گروہ آگے نہیں بڑھ جاتی ۔ اَجَلَهَا ؛ اپنے وقتِ معین سے ، اپنی میعاد سے ، اپنی اجل سے ۔ وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَ ؛ اور نہ تاخیر کرتے ہیں ، نہ پیچھے رہ جاتے ہیں ، ہرگز وہ اپنی اجل سے نہ تقدیم کرتی ہے نہ تاخیر ۔

مَا تَسْبِقُ مِنْ اُمَّةٍ (mā tasbiqu min ummatin) — No nation or community ever precedes or outstrips. اَجَلَهَا (ajalahā) — Its appointed time, its fixed term (ajal). وَمَا يَسْتَاْخِرُوْنَ (wa-mā yasta’khirūn) — Nor can they delay or remain behind; never does a nation advance or postpone its appointed term.

[ص ۱۷۳] ۱۳ ترجمہ (آیت ۴۳) :- کوئی قوم کوئی گروہ معینہ وقت اور موت کی گھڑی سے نہ آگے بڑھتی ہے نہ پیچھے ہٹتی ہے ۔
[p. ۱۷۳] Translation (Verse 43): No community or nation advances beyond its appointed term and the hour of death, nor does it lag behind.
آیت ۴۴
ثُمَّ اَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَاؕ كُلَّ مَا جَآءَ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا كَذَّبُوْهُ فَاَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا وَّجَعَلْنٰهُمْ اَحَادِيْثَۚ فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ ﴿۴۴﴾
Verse 44
ثُمَّ أَرْسَلْنَا رُسُلَنَا تَتْرَا صلے كُلَّ مَا جَآءَ أُمَّةً رَّسُولُهَا كَذَّبُوهُ ج فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُم بَعْضًا وَجَعَلْنَٰهُمْ أَحَادِيثَ ج فَبُعْدًا لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُونَ ﴿44﴾

ثُمَّ أَرْسَلْنَا ؛ پھر ہم نے بھیجا ، ارسال کیا ۔ رُسُلَنَا ؛ ہمارے رسولوں کو ، پیغمبروں کو ۔ تَتْرَا ؛ یکے بعد دیگرے ، پے در پئے ، لگاتار ۔ اصل میں وَتْرَا تھا جیسے وَجَاهٌ تُجَاةٌ - واؤ ، تا ہو گیا ۔ كُلَّمَا جَاءَ ؛ جب کبھی کہ آیا ۔ اُمَّةً رَّسُوْلُهَا ؛ اُمّت کے پاس اس کا رسول ۔ كَذَّبُوْهُ ؛ تو اُمّت اور لوگوں نے اس کی تکذیب کی اور جھٹلایا ۔ فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا ؛ پھر ہم نے بھی ہلاکت کو بعض کو بعض کے پیچھے لگایا ۔ یکے بعد دیگرے تباہ کر دیا ۔ وَجَعَلْنٰهُمْ أَحَادِيْثَ ؛ جمع حَدِيْثٌ ؛ ان کو فنا کر کے قصہ کہانی بنا دیا ۔ فَبُعْدًا ؛ پھر دوری ہو ، لعنت ہو ، پھٹکار ہو ۔ لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ ؛ اس قوم اور ان لوگوں کے لئے جو ایمان نہیں لاتے ۔

ثُمَّ أَرْسَلْنَا (thumma arsalnā) — Then We sent; dispatched. رُسُلَنَا (rusulanā) — Our Messengers. تَتْرَا (tatrā) — In succession, one after another, continuously. Its root form was watrā, analogous to wajāh becoming tujāh—the letter wāw mutated into tā’. كُلَّمَا جَاءَ (kullamā jā’a) — Whenever there came. اُمَّةً رَّسُوْلُهَا (ummatan rasūluhā) — Unto a community its Messenger. كَذَّبُوْهُ (kadhdhabūhu) — The community and the people denied him and branded him a liar. فَأَتْبَعْنَا بَعْضَهُمْ بَعْضًا (fa-atba‘nā ba‘ḍahum ba‘ḍan) — So We caused destruction to follow them one after the other; We decimated them sequentially. وَجَعَلْنٰهُمْ أَحَادِيْثَ (wa-ja‘alnāhum aḥādītha) — Plural of ḥadīth; We obliterated them and turned them into mere cautionary tales and legendary accounts. فَبُعْدًا (fa-bu‘dan) — So away with them; may curse and utter ruin befall. لِّقَوْمٍ لَّا يُؤْمِنُوْنَ (li-qawmin lā yu’minūn) — A people who do not believe.

ترجمہ (آیت ۴۴) :- پھر ہم نے پیغمبروں کو یکے بعد دیگرے بھیجا ۔ جب کبھی لوگوں کے پاس ان کا رسول آتا تو اس کی تکذیب کرتے ، جھٹلاتے ۔ لہٰذا ہم نے بھی بعض کے پیچھے بعض کو لگا دیا (اور فنا کر کے) ان کو قصہ کہانی بنا دیا ۔ لعنت ہے بے ایمان قوم پر ۔
Translation (Verse 44): Then We sent Our Messengers in succession. Whenever their Messenger came to a people, they denied him; so We caused them to follow one another in destruction, and We turned them into cautionary tales. Away, then, with the disbelieving people!
آیت ۴۵
ثُمَّ اَرْسَلْنَا مُوْسٰى وَاَخَاهُ هٰرُوْنَۙ بِاٰىٰتِنَا وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍۙ ﴿۴۵﴾
Verse 45
ثُمَّ أَرْسَلْنَا مُوسَىٰ وَأَخَاهُ هَٰرُونَ بِـَٔايَٰتِنَا وَسُلْطَٰنٍ مُّبِينٍ ﴿45﴾
آیت ۴۶
اِلٰى فِرْعَوْنَ وَمَلَا۟ىِٕهٖ فَاسْتَكْبَرُوْا وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَۚ ﴿۴۶﴾
Verse 46
إِلَىٰ فِرْعَوْنَ وَمَلَإِي۟هِۦ فَٱسْتَكْبَرُوا۟ وَكَانُوا۟ قَوْمًا عَالِينَ ﴿46﴾

ثُمَّ أَرْسَلْنَا ؛ پھر ہم نے بھیجا ، ارسال کیا ، رسول بنا کر روانہ کیا ۔ مُوْسٰى وَأَخَاهُ هٰرُوْنَ ؛ موسیٰ کو اور ان کے بھائی ہارون کو ۔ بِاٰىٰتِنَا ؛ اپنی نشانیوں کے ساتھ ، اپنے احکام کے ساتھ ۔ وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ ؛ اور ظاہر حجت و دلیل کے ساتھ ، معجزوں کے ساتھ ۔ إِلٰى فِرْعَوْنَ ؛ فرعون کی طرف ۔ وَمَلَإِيْهِ ؛ اور اس کی جماعت کی طرف ، سرداروں اور درباریوں کی طرف ۔ فَاسْتَكْبَرُوْا ؛ پھر انھوں نے اپنے کو بڑا سمجھا ، تکبر کیا ، سرکشی کی ۔ وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ ؛ اور تھے وہ لوگ متکبر و سرکش ، خود پسند ۔

ثُمَّ أَرْسَلْنَا (thumma arsalnā) — Then We sent; dispatched as Messengers. مُوْسٰى وَأَخَاهُ هٰرُوْنَ (Mūsā wa-akhāhu Hārūn) — Moses and his brother Aaron. بِاٰىٰتِنَا (bi-āyātinā) — With Our signs and Our divine ordinances. وَسُلْطٰنٍ مُّبِيْنٍ (wa-sulṭānin mubīn) — And with manifest authority, clear evidence, and striking miracles. إِلٰى فِرْعَوْنَ (ilā Fir‘awn) — Unto Pharaoh. وَمَلَإِيْهِ (wa-mala’ihī) — And his grand council, his nobles, and courtiers. فَاسْتَكْبَرُوْا (fa-stakbarū) — But they deemed themselves grand, exhibited pride, and rebelled. وَكَانُوْا قَوْمًا عَالِيْنَ (wa-kānū qawman ‘ālīn) — And they were an arrogant, haughty, and overbearing people.

ترجمہ (آیت ۴۶) :- پھر ہم نے موسیٰ اور ان کے بھائی ہارون کو بھیجا ، نشانیاں اور معجزات اور واضح دلیل کے ساتھ فرعون اور اس کے لوگوں کی طرف ، پھر انھوں نے تکبر کیا اور وہ تھے متکبر اور سرکش ۔
Translation (Verse 46): Then We sent Moses and his brother Aaron with Our signs, miracles, and clear authority unto Pharaoh and his council; but they acted haughtily, for they were an arrogant and tyrannous folk.
آیت ۴۷
[ص ۱۷۴] ۱۴ فَقَالُوْٓا اَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَۚ ﴿۴۷﴾
Verse 47
[p. ۱۷۴] فَقَالُوٓا۟ أَنُؤْمِنُ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا وَقَوْمُهُمَا لَنَا عَٰبِدُونَ ﴿47﴾

فَقَالُوْا ؛ پھر انھوں نے کہا ۔ أَنُؤْمِنُ ؟ ؛ کیا ہم ایمان لائیں ؟ لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا ؛ دو آدمیوں پر جو ہماری طرح کے ہیں ۔ ہم بھی آدمی ہیں وہ بھی آدمی ہیں ۔ وَقَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ ؛ اور ان کی قوم ہمارے خدمتی ہیں ، مطیع و فرماں بردار ہیں ، بندگی کرنے والے ہیں ، باندی غلام ہیں ۔

فَقَالُوْا (fa-qālū) — Then they said: أَنُؤْمِنُ (a-nu’minu) — Shall we believe? لِبَشَرَيْنِ مِثْلِنَا (li-basharayni mithlinā) — In two mortals like ourselves? We are men and they too are men! وَقَوْمُهُمَا لَنَا عٰبِدُوْنَ (wa-qawmuhumā lanā ‘ābidūn) — While their people are in servitude to us, obedient, submissive, serving as our menials and slaves.

ترجمہ (آیت ۴۷) :- پھر انھوں نے کہا کیا ہم ایسے دو آدمیوں پر ایمان لائیں جو ہمارے مثل ہیں اور ان کی قوم ہماری خدمت کرنے والی ہے ۔
Translation (Verse 47): And they said: “Shall we believe in two human beings like ourselves, while their people are in servitude to us?”
آیت ۴۸
فَكَذَّبُوْهُمَا فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ ﴿۴۸﴾
Verse 48
فَكَذَّبُوهُمَا فَكَانُوا۟ مِنَ ٱلْمُهْلَكِينَ ﴿48﴾

فَكَذَّبُوْهُمَا ؛ پھر ان لوگوں نے موسیٰ و ہارون کی تکذیب کی ۔ فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ ؛ پھر ہو گئے وہ ہلاک کئے ہوئے لوگوں میں سے ۔

فَكَذَّبُوْهُمَا (fa-kadhdhabūhumā) — So they denied them both, Moses and Aaron. فَكَانُوْا مِنَ الْمُهْلَكِيْنَ (fa-kānū mina l-muhlakīn) — And thus they became of those who were destroyed.

ترجمہ (آیت ۴۸) :- ان لوگوں نے ان دونوں کی تکذیب کی ۔ لہٰذا وہ ہلاک کر دیے گئے ۔
Translation (Verse 48): So they denied the two of them, and thereby joined the ranks of the destroyed.
آیت ۴۹
وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَي الْكِتٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُوْنَ ﴿۴۹﴾
Verse 49
وَلَقَدْ ءَاتَيْنَا مُوسَى ٱلْكِتَٰبَ لَعَلَّهُمْ يَهْتَدُونَ ﴿49﴾

وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى ؛ اور ہم نے موسیٰ کو دی ۔ اَلْكِتٰبَ ؛ کتاب یعنی توریت ۔ لَعَلَّهُمْ ؛ شاید کہ وہ لوگ ۔ يَهْتَدُوْنَ ؛ ہدایت پائیں ۔

وَلَقَدْ اٰتَيْنَا مُوْسَى (wa-laqad ātaynā Mūsā) — And indeed We bestowed upon Moses. اَلْكِتٰبَ (al-Kitāb) — The Scripture, that is the Torah. لَعَلَّهُمْ (la‘allahum) — So that they. يَهْتَدُوْنَ (yahtadūn) — Might be guided.

ترجمہ (آیت ۴۹) :- اور ہم نے موسیٰ کو کتاب دی کہ وہ لوگ ہدایت پائیں ۔
Translation (Verse 49): And certainly We gave Moses the Scripture so that they might find guidance.
آیت ۵۰
وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ وَاُمَّهٗٓ اٰىَةً وَّاٰوَيْنٰهُمَآ اِلٰى رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَّمَعِيْنٍۗ ﴿۵۰﴾
Verse 50
وَجَعَلْنَا ٱبْنَ مَرْيَمَ وَأُمَّهُۥٓ ءَايَةً وَءَاوَيْنَٰهُمَآ إِلَىٰ رَبْوَةٍ ذَاتِ قَرَارٍ وَمَعِينٍ ﴿50﴾

وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ ؛ اور ہم نے عیسیٰ ابن مریم کو بنایا ۔ وَأُمَّهٗ ؛ اور ان کی ماں کو ۔ اٰىَةً ؛ ایک نشانی ، کرشمہ قدرت ۔ وَاٰوَيْنٰهُمَا ؛ اور ان کو جگہ دی ، پناہ دی ۔ مَأْوٰى ؛ پناہ کی جگہ ۔ إِلٰى رَبْوَةٍ ؛ ایک زمینِ بلند کی طرف ، ٹیلے کی طرف ۔ رَبَا يَرْبُوْ رَبْوًا ؛ زیادہ ہونا ، بلند ہونا ۔ اَلرَّابِيَةُ ؛ ٹیلہ ۔ ذَاتِ قَرَارٍ ؛ لائقِ قرار ، ٹھیرنے کے لئے مناسب ۔ کیونکہ وہاں غلہ اور میوے کی کمی نہ تھی ۔ وَمَعِيْنٍ ؛ اور چشمہ ، ستھرا نتھرا پانی ، بہتا پانی ، آبِ رواں ۔

وَجَعَلْنَا ابْنَ مَرْيَمَ (wa-ja‘alnā bna Maryama) — And We made Jesus, the son of Mary. وَأُمَّهٗ (wa-ummahū) — And his mother. اٰىَةً (āyatan) — A sign and a miraculous wonder of divine power. وَاٰوَيْنٰهُمَا (wa-āwaynāhumā) — And We sheltered them; provided refuge for them (from ma’wā, a place of shelter). إِلٰى رَبْوَةٍ (ilā rabwatin) — Unto a plateau; an elevated hillock (from rabā - yarbū - rabwan, to grow, to rise; al-rābiyah is a mound or elevated ridge). ذَاتِ قَرَارٍ (dhāti qarār) — Endowed with rest and security; suitable for habitation, where grains and fruits were plentiful. وَمَعِيْنٍ (wa-ma‘īn) — And with a freshwater spring; clean, flowing, pure running water.

ترجمہ (آیت ۵۰) :- پھر ہم نے عیسیٰ ابن مریم اور ان کی ماں کو ایک بڑی نشانی بنا دی اور ہم نے انھیں ٹھکانا دیا قابلِ بود و باش اور شاداب زمینِ بلند کی طرف ۔
Translation (Verse 50): And We made the son of Mary and his mother a miraculous sign, and sheltered them upon a verdant, elevated plateau of comfort, abundance, and running springs.
آیت ۵۱
[ص ۱۷۵] ۱۵ يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُ كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ وَاعْمَلُوْا صَالِحًاؕ اِنِّيْ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌؕ ﴿۵۱﴾
Verse 51
[p. ۱۷۵] يَٰٓأَيُّهَا ٱلرُّسُلُ كُلُوا۟ مِنَ ٱلطَّيِّبَٰتِ وَٱعْمَلُوا۟ صَٰلِحًا صلے إِنِّى بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿51﴾

يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُ ؛ اے رسولو ! پیغمبرو ! كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ ؛ طیب ، پاکیزہ ، اچھی چیزیں کھاؤ ۔ وَاعْمَلُوْا صَالِحًا ؛ اور اچھے کام کرو ۔ اِنِّىْ ؛ بے شک میں ۔ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ؛ ان کاموں کو کہ تم کرتے ہو ۔ عَلِيْمٌ ؛ خوب جانتا ہوں ۔

يٰٓاَيُّهَا الرُّسُلُ (yā ayyuhā r-rusulu) — O Messengers! كُلُوْا مِنَ الطَّيِّبٰتِ (kulū mina ṭ-ṭayyibāti) — Partake of good, wholesome, and lawful things. وَاعْمَلُوْا صَالِحًا (wa-‘malū ṣāliḥan) — And perform righteous deeds. اِنِّىْ (innī) — Truly I. بِمَا تَعْمَلُوْنَ (bi-mā ta‘malūna) — Of all that you do. عَلِيْمٌ (‘alīm) — Am fully knowledgeable.

ترجمہ (آیت ۵۱) :- اے رسولو ! پاک چیز کھاؤ اور نیک کام کرو ۔ میں تمہارے اعمال کو خوب جانتا ہوں ۔
Translation (Verse 51): O Messengers! Partake of wholesome things and perform righteous deeds; surely I am well aware of what you do.
آیت ۵۲
وَاِنَّ هٰذِهٖٓ اُمَّتُكُمْ اُمَّةً وَّاحِدَةً وَّاَنَا رَبُّكُمْ فَاتَّقُوْنِ ﴿۵۲﴾
Verse 52
وَإِنَّ هَٰذِهِۦٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَٰحِدَةً وَأَنَا۠ رَبُّكُمْ فَٱتَّقُونِ ﴿52﴾

وَإِنَّ هٰذِهٖٓ أُمَّتُكُمْ ؛ اور یہ تمہاری اُمّت ، جماعت ، ملّت ۔ أُمَّةً وَّاحِدَةً ؛ ایک ہی اُمّت ہے ، دین ہے ، جماعت ہے ۔ وَأَنَا رَبُّكُمْ ؛ اور میں تمہارا رب ہوں ۔ فَاتَّقُوْنِ ؛ لہٰذا تم مجھ سے ڈرو ، تقویٰ اختیار کرو ۔

وَإِنَّ هٰذِهٖٓ أُمَّتُكُمْ (wa-inna hādhihī ummatukum) — And indeed this religious brotherhood and community of yours. أُمَّةً وَّاحِدَةً (ummatan wāḥidatan) — Is one single community and one single religion. وَأَنَا رَبُّكُمْ (wa-anā rabbukum) — And I am your Lord. فَاتَّقُوْنِ (fa-ttaqūn) — So revere Me and remain conscious of Me.

ترجمہ (آیت ۵۲) :- یقیناً یہ تمہاری جماعت ایک ہی جماعت ہے اور میں تمہارا رب ہوں پس تم مجھ سے ڈرتے رہو ۔
Translation (Verse 52): Verily this brotherhood of yours is one single brotherhood, and I am your Lord; therefore keep your duty unto Me.

صاحبو ! خدائے تعالیٰ ناقابلِ تغیر - اَلْاٰنَ كَمَا كَانَ ہے ۔ ایسے غیر متغیر خدا سے متعلق ، پیغمبر جو سب سچے ہیں ایک ہی بات کہیں گے ۔ حدیث شریف میں ہے : ہم پیغمبر لوگ علاتی بھائی ہیں یعنی دین سب کا ایک ہے ۔ خدائے تعالیٰ کے متعلق کسی پیغمبر کو اختلاف نہیں ۔ اقتضائے زمانہ کی وجہ سے بعض احکام اور طریقہ عبادت میں اختلاف ہے اسی واسطہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : وَإِنَّ هٰذِهٖٓ أُمَّتُكُمْ أُمَّةً وَّاحِدَةً ۔

O esteemed friends! God Almighty is immutable and unchanging—Al-āna kamā kāna (He is now exactly as He ever was in eternity). Concerning such an immutable God, the Messengers, who are all truthful, would utter but one united truth. In the noble Ḥadīth it is related: “We, the assembly of Prophets, are brothers from co-wives (‘allātī brothers)—that is to say, our foundational religion is one.” Regarding the knowledge of God Almighty, no Prophet ever differed from another. Any differences occurred merely due to the exigencies of differing eras, reflected in specific legal ordinances and ceremonial forms of worship. For this very reason, Allah Almighty declared: Wa-inna hādhihī ummatukum ummatan wāḥidah (“And indeed this community of yours is one single community”).

آیت ۵۳
فَتَقَطَّعُوْٓا اَمْرَهُمْ بَيْنَهُمْ زُبُرًاؕ كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُوْنَ ﴿۵۳﴾
Verse 53
فَتَقَطَّعُوٓا۟ أَمْرَهُم بَيْنَهُمْ زُبُرًا صلے كُلُّ حِزْبٍۭ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ﴿53﴾

فَتَقَطَّعُوْٓا ؛ پھر قطع تعلق کر دیا ، متفرق کر دیا ، پھوٹ ڈال لیا ۔ أَمْرَهُمْ ؛ اپنے کام ۔ بَيْنَهُمْ ؛ آپس میں ۔ زُبُرًا ؛ ٹکڑے ٹکڑے ۔ كُلُّ حِزْبٍ ؛ ہر جماعت ۔ بِمَا لَدَيْهِمْ ؛ اس سے کہ ان کے پاس ہے ۔ فَرِحُوْنَ ؛ خوش ہیں ، فرحت والے ہیں ۔

فَتَقَطَّعُوْٓا (fa-taqaṭṭa‘ū) — But they severed their bonds, splintered into factions, and fell into sectarian discord. أَمْرَهُمْ (amrahum) — Their affair and religion. بَيْنَهُمْ (baynahum) — Among themselves. زُبُرًا (zuburan) — Into fragments and broken sects. كُلُّ حِزْبٍ (kullu ḥizbin) — Each party and faction. بِمَا لَدَيْهِمْ (bi-mā ladayhim) — In that which they possess. فَرِحُوْنَ (fariḥūn) — Exults and is rejoiced (each complacent in its own bias).

ترجمہ (آیت ۵۳) :- پھر لوگوں نے اپنے کام کو آپس میں پارہ پارہ کر دیا ۔ ہر جماعت جو کچھ کہ ان کے پاس ہے خوش ہے (ہر ایک اپنے رنگ میں مست ہے) ۔
Translation (Verse 53): But people fragmented their unified religious affair among themselves into sectarian pieces; each faction rejoicing in what it possesses (each infatuated with its own course).
آیت ۵۴
فَذَرْهُمْ فِيْ غَمْرَتِهِمْ حَتّٰى حِيْنٍ ﴿۵۴﴾
Verse 54
فَذَرْهُمْ فِى غَمْرَتِهِمْ حَتَّىٰ حِينٍ ﴿54﴾

فَذَرْهُمْ ؛ پھر اے پیغمبر ان کو چھوڑ دو ۔ فِي غَمْرَتِهِمْ ؛ ان کی غفلت میں ، ان کو ڈبو دینے والی حالت میں ۔ حَتّٰى حِيْنٍ ؛ ایک مدت تک ، ان کے مرنے تک ، قیامت تک ۔

فَذَرْهُمْ (fa-dharhum) — So leave them, O Prophet. فِي غَمْرَتِهِمْ (fī ghamratihim) — In their heedlessness and overwhelming stupor. حَتّٰى حِيْنٍ (ḥattā ḥīn) — For a appointed time, until their death or until the Day of Resurrection.

[ص ۱۷۶] ۱۶ ترجمہ (آیت ۵۴) :- پھر (اے پیغمبر) ان کو چھوڑ دو ان کی مدہوشی میں ڈوبے ہوئے ایک وقت معین تک ۔
[p. ۱۷۶] Translation (Verse 54): So leave them [O Prophet] immersed in their heedless stupor for a determined time.
آیت ۵۵
اَيَحْسَبُوْنَ اَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَۙ ﴿۵۵﴾
Verse 55
أَيَحْسَبُونَ أَنَّمَا نُمِدُّهُم بِهِۦ مِن مَّالٍ وَبَنِينَ ﴿55﴾

أَيَحْسَبُوْنَ ؛ کیا یہ گمان کرتے ہیں ۔ أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ ؛ کہ یہ جو ہم ان کو دیے جاتے ہیں ، ہم ان کی امداد کرتے رہیں گے ۔ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ ؛ مال سے اور اولاد سے ، فرزندوں اور بیٹوں سے ۔ مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ ، بِهٖ کا بیان ہے ۔

أَيَحْسَبُوْنَ (a-yaḥsabūna) — Do they imagine? أَنَّمَا نُمِدُّهُمْ بِهٖ (annamā numidduhum bihī) — That what We provide them with and continually assist them by. مِنْ مَّالٍ وَّبَنِيْنَ (min mālin wa-banīn) — Of wealth and offspring (sons)? Min mālin wa-banīn is an explicative clause clarifying bihī.

ترجمہ (آیت ۵۵) :- کیا یہ لوگ یوں گمان کر رہے ہیں کہ ہم ان کو جو کچھ مال و اولاد دیے چلے جاتے ہیں ، دیتے ہی رہیں گے ؟
Translation (Verse 55): Do they suppose that, because We furnish them with wealth and children, We are eager to expedite all good things to them?
آیت ۵۶
نُسَارِعُ لَهُمْ فِي الْخَيْرٰتِؕ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ ﴿۵۶﴾
Verse 56
نُسَارِعُ لَهُمْ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ ج بَل لَّا يَشْعُرُونَ ﴿56﴾

نُسَارِعُ لَهُمْ ؛ اور ہم ان کو بہ سرعت دیتے رہیں گے ، جلدی جلدی دیں گے ۔ فِي الْخَيْرٰتِ ؛ خیر و خوبیوں میں ، بھلائیوں میں خوشحالیوں میں ۔ ہرگز ایسا نہ ہوگا ۔ بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ ؛ بلکہ ان کو اس کا شعور نہیں ، یہ لوگ اس کو سمجھتے بوجھتے نہیں ، بے شعور ہیں ۔

نُسَارِعُ لَهُمْ (nusāri‘u lahum) — That We hasten to shower upon them. فِي الْخَيْرٰتِ (fī l-khayrāt) — In good things, blessings, and prosperity? Never shall it be so! بَلْ لَّا يَشْعُرُوْنَ (bal lā yash‘urūn) — Nay, rather they do not perceive; they fail to comprehend this reality, being devoid of insight.

ترجمہ (آیت ۵۶) :- کیا یہ خیال کرتے ہیں کہ ہم بھلائیوں اور خوشحالی کے دینے میں جلدی کرتے رہیں گے (ان کو فائدہ پہنچاتے ہی رہیں گے ۔ نہیں ہرگز نہیں) بلکہ ان کو شعور نہیں ۔
Translation (Verse 56): Do they think We hasten to favor them with prosperity and good fortune (continually benefiting them? Nay, by no means!)—rather, they lack all discernment.
آیت ۵۷
اِنَّ الَّذِيْنَ هُمْ مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ مُّشْفِقُوْنَۙ ﴿۵۷﴾
Verse 57
إِنَّ ٱلَّذِينَ هُم مِّنْ خَشْيَةِ رَبِّهِم مُّشْفِقُونَ ﴿57﴾

إِنَّ الَّذِيْنَ هُمْ ؛ یقیناً وہ لوگ جو ۔ مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ ؛ اپنے رب کے خوف سے ، اس کے جلال اور رعب سے ۔ خَشِيَ يَخْشٰى خَشْيَةً ؛ ڈرنا ، خوف کھانا ۔ مُشْفِقُوْنَ ؛ ڈرتے ہیں ۔

إِنَّ الَّذِيْنَ هُمْ (inna lladhīna hum) — Truly those who. مِنْ خَشْيَةِ رَبِّهِمْ (min khashyati rabbihim) — From awe of their Lord, His majesty, and reverence of His grandeur (from khashiya - yakhshā - khashyatan, to fear, to revere). مُشْفِقُوْنَ (mushfiqūn) — Are in trembling awe and reverence.

ترجمہ (آیت ۵۷) :- یقیناً جو لوگ ہیبتِ الٰہی سے ڈرتے ہیں ۔
Translation (Verse 57): Surely those who live in awe of the majesty of their Lord;
آیت ۵۸
وَالَّذِيْنَ هُمْ بِاٰىٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُوْنَۙ ﴿۵۸﴾
Verse 58
وَٱلَّذِينَ هُم بِـَٔايَٰتِ رَبِّهِمْ يُؤْمِنُونَ ﴿58﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ بِاٰىٰتِ رَبِّهِمْ ؛ اپنے رب کی آیتوں پر ۔ يُؤْمِنُوْنَ ؛ ایمان رکھتے ہیں ، جو اس کی باتوں کا یقین کرتے ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-lladhīna hum) — And those who. بِاٰىٰتِ رَبِّهِمْ (bi-āyāti rabbihim) — In the verses and signs of their Lord. يُؤْمِنُوْنَ (yu’minūn) — Truly believe, placing firm conviction in His words.

ترجمہ (آیت ۵۸) :- اور جو لوگ خدا کی نشانیوں پر ایمان رکھتے ہیں ۔
Translation (Verse 58): And those who believe firmly in the signs and revelations of their Lord;
آیت ۵۹
[ص ۱۷۷] ۱۷ وَالَّذِيْنَ هُمْ بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُوْنَۙ ﴿۵۹﴾
Verse 59
[p. ۱۷۷] وَٱلَّذِينَ هُم بِرَبِّهِمْ لَا يُشْرِكُونَ ﴿59﴾

وَالَّذِيْنَ هُمْ ؛ اور جو لوگ ۔ بِرَبِّهِمْ ؛ ان کے رب کے ساتھ ۔ لَا يُشْرِكُوْنَ ؛ کسی کو شریک نہیں بناتے ، شریک نہیں کرتے ۔

وَالَّذِيْنَ هُمْ (wa-lladhīna hum) — And those who. بِرَبِّهِمْ (bi-rabbihim) — With their Lord. لَا يُشْرِكُوْنَ (lā yushrikūn) — Associate no partner whatsoever, committing no polytheism.

ترجمہ (آیت ۵۹) :- اور جو لوگ اپنے خدا سے شرک نہیں کرتے ۔
Translation (Verse 59): And those who associate no partners with their Lord;
آیت ۶۰
وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ مَآ اٰتَوْا وَّقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ اَنَّهُمْ اِلٰى رَبِّهِمْ رٰجِعُوْنَۙ ﴿۶۰﴾
Verse 60
وَٱلَّذِينَ يُؤْتُونَ مَآ ءَاتَوا۟ وَّقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَىٰ رَبِّهِمْ رَٰجِعُونَ ﴿60﴾

وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ ؛ اور جو لوگ دیتے ہیں ۔ مَآ اٰتَوْا ؛ جو کچھ دیا گیا ہے ۔ وَّقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ ؛ اور ان کے دل ہیں کہ ڈرے ہوئے ہیں ، گھبرائے ہوئے ہیں ۔ أَنَّهُمْ إِلٰى رَبِّهِمْ ؛ کہ وہ اپنے رب کی طرف ۔ رَاجِعُوْنَ ؛ دوبارہ جانے والے ہیں ، رجوع کرنے والے ہیں ۔

وَالَّذِيْنَ يُؤْتُوْنَ (wa-lladhīna yu’tūna) — And those who give in charity. مَآ اٰتَوْا (mā ātaw) — Whatever they give [of that which has been bestowed upon them]. وَّقُلُوْبُهُمْ وَجِلَةٌ (wa-qulūbuhum wajilatun) — While their hearts tremble with reverent awe and trepidation. أَنَّهُمْ إِلٰى رَبِّهِمْ (annahum ilā rabbihim) — Knowing that unto their Lord. رَاجِعُوْنَ (rāji‘ūn) — They are destined to return.

ترجمہ (آیت ۶۰) :- اور وہ لوگ جو دیتے ہیں (اس میں سے جو کچھ) انھیں دیا گیا ہے اور ان کے دل ہیں کہ خوف زدہ ہیں کہ وہ دربارِ الٰہی میں پھر حاضر ہونے والے ہیں ۔
Translation (Verse 60): And those who give whatever they give while their hearts tremble with awe, because they know they are to return unto the presence of their Lord;
آیت ۶۱
اُولٰٓىِٕكَ يُسٰرِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ وَهُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ ﴿۶۱﴾
Verse 61
أُو۟لَٰٓئِكَ يُسَٰرِعُونَ فِى ٱلْخَيْرَٰتِ وَهُمْ لَهَا سَٰبِقُونَ ﴿61﴾

أُولٰٓئِكَ ؛ یہ لوگ ۔ يُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ ؛ خیر کے کام بہ سرعت کرتے ہیں ، جلد جلد نیکی کرتے ہیں ، دوڑتے ہیں ۔ وَهُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ ؛ اور وہ ان کاموں میں سبقت کرتے ہیں ۔

أُولٰٓئِكَ (ulā’ika) — These individuals. يُسَارِعُوْنَ فِي الْخَيْرٰتِ (yusāri‘ūna fī l-khayrāt) — Hasten swiftly toward good deeds; eagerly and promptly doing righteousness. وَهُمْ لَهَا سٰبِقُوْنَ (wa-hum lahā sābiqūn) — And they are foremost in attaining them.

ترجمہ (آیت ۶۱) :- یہ لوگ خیر خیرات میں سرعت کرتے ہیں (دوڑتے ہیں) اور وہ ان کاموں میں سبقت کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 61): It is these who hasten to all good deeds, and they are foremost in excelling in them.
آیت ۶۲
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا اِلَّا وُسْعَهَا وَلَدَيْنَا كِتٰبٌ يَّنْطِقُ بِالْحَقِّ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ ﴿۶۲﴾
Verse 62
وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا صلے وَلَدَيْنَا كِتَٰبٌ يَنطِقُ بِٱلْحَقِّ ج وَهُمْ لَا يُظْلَمُونَ ﴿62﴾

وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا ؛ اور ہم کسی کو تکلیف نہیں دیتے ۔ إِلَّا وُسْعَهَا ؛ مگر اس کی گنجائش ، طاقت ، قوت کے موافق ۔ وَلَدَيْنَا ؛ اور ہمارے پاس ۔ كِتٰبٌ ؛ ایک کتاب ہے ، اعمال نامہ ہے ۔ يَنْطِقُ بِالْحَقِّ ؛ جو سچ بولتا ہے ، جو کچھ اس میں ہے سب حق ہے ۔ وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ ؛ اور ان پر کسی قسم کا ظلم و ستم نہ کیا جائے گا ۔

وَلَا نُكَلِّفُ نَفْسًا (wa-lā nukallifu nafsan) — And We burden not any soul. إِلَّا وُسْعَهَا (illā wus‘ahā) — Beyond its capacity, strength, and endurance. وَلَدَيْنَا (wa-ladaynā) — And in Our presence. كِتٰبٌ (kitābun) — Is a Book, the record of deeds. يَنْطِقُ بِالْحَقِّ (yanṭiqu bi-l-ḥaqqi) — Which speaks the pure truth, recording all in absolute justice. وَهُمْ لَا يُظْلَمُوْنَ (wa-hum lā yuẓlamūn) — And they shall not be wronged in the least.

ترجمہ (آیت ۶۲) :- اور ہم کسی پر بوجھ ڈالتے ہیں تو اس کی گنجائش اور طاقت کے موافق ۔ اور ہمارے پاس ایک کتاب ہے جو حق حق بولتی ہے اور لوگوں پر کسی قسم کا ظلم و ستم نہ کیا جائے گا ۔
Translation (Verse 62): And We do not burden any soul beyond its capacity, and with Us is a Record that speaks the truth, and they shall not be wronged in the least.
آیت ۶۳
[ص ۱۷۸] ۱۸ بَلْ قُلُوْبُهُمْ فِيْ غَمْرَةٍ مِّنْ هٰذَا وَلَهُمْ اَعْمَالٌ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ ﴿۶۳﴾
Verse 63
[p. ۱۷۸] بَلْ قُلُوبُهُمْ فِى غَمْرَةٍ مِّنْ هَٰذَا وَلَهُمْ أَعْمَٰلٌ مِّن دُونِ ذَٰلِكَ هُمْ لَهَا عَٰمِلُونَ ﴿63﴾

بَلْ قُلُوْبُهُمْ ؛ بلکہ ان کے دل ۔ فِي غَمْرَةٍ ؛ مدہوشی میں ہیں ، غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ مِّنْ هٰذَا ؛ اس سے ۔ وَلَهُمْ أَعْمَالٌ ؛ اور ان کے لئے اعمال ہیں ، کام ہیں ، اشغال ہیں ۔ مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ ؛ اس کے سوائے ۔ هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ ؛ یہ لوگ ان کے عامل ہیں ، کرنے والے ہیں ۔

بَلْ قُلُوْبُهُمْ (bal qulūbuhum) — Nay, rather their hearts. فِي غَمْرَةٍ (fī ghamratin) — Are plunged into heedless stupor and darkness. مِّنْ هٰذَا (min hādhā) — Regarding this [revelation]. وَلَهُمْ أَعْمَالٌ (wa-lahum a‘mālun) — And they have actions and occupations. مِّنْ دُوْنِ ذٰلِكَ (min dūni dhālika) — Other than that. هُمْ لَهَا عٰمِلُوْنَ (hum lahā ‘āmilūn) — Which they persistently commit.

ترجمہ (آیت ۶۳) :- بلکہ ان کے دل ان باتوں سے غفلت میں ڈوبے ہوئے ہیں (اس طرف سے جاہل ہیں) اور ان کے کام اس کے سوائے بھی ہیں جس کو وہ کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 63): Nay, their hearts are in heedless ignorance of this [Qur’an], and they have base deeds besides this which they continue to perform.
آیت ۶۴
حَتّٰٓي اِذَآ اَخَذْنَا مُتْرَفِيْهِمْ بِالْعَذَابِ اِذَا هُمْ يَجْـَٔرُوْنَؕ ﴿۶۴﴾
Verse 64
حَتَّىٰٓ إِذَآ أَخَذْنَا مُتْرَفِيهِم بِٱلْعَذَابِ إِذَا هُمْ يَجْـَٔرُونَ ﴿64﴾

حَتّٰىٓ إِذَآ أَخَذْنَا ؛ یہاں تک کہ جب ہم گرفتار کر لیں گے ، پکڑ لیں گے ۔ مُتْرَفِيْهِمْ ؛ ان کے خوشحال لوگوں کو ، دولت مند اور آسودہ لوگوں کو ۔ بِالْعَذَابِ ؛ عذاب میں ۔ إِذَا هُمْ يَجْـَٔرُوْنَ ؛ تو وہ فوراً چلا اٹھیں گے ، آہ و زاری کریں گے ، داد فریاد کریں گے ۔

حَتّٰىٓ إِذَآ أَخَذْنَا (ḥattā idhā akhadhnā) — Until when We seize. مُتْرَفِيْهِمْ (mutrafīhim) — Their affluent, pampered, and wealthy elites. بِالْعَذَابِ (bi-l-‘adhābi) — With punishment. إِذَا هُمْ يَجْـَٔرُوْنَ (idhā hum yaj’arūn) — Behold! Immediately they shriek in anguish, crying out loudly for help and mercy.

ترجمہ (آیت ۶۴) :- یہاں تک کہ جب ہم آسودہ اور خوشحال لوگوں کو عذاب میں گرفتار کر لیں گے تو وہ فوراً چلا اٹھیں گے ۔
Translation (Verse 64): Until, when We seize their luxurious and affluent ones with punishment, behold, they begin to cry out aloud for help.
آیت ۶۵
لَا تَجْـَٔرُوا الْيَوْمَۗ اِنَّكُمْ مِّنَّا لَا تُنْصَرُوْنَ ﴿۶۵﴾
Verse 65
لَا تَجْـَٔرُوا۟ ٱلْيَوْمَ صلے إِنَّكُم مِّنَّا لَا تُنصَرُونَ ﴿65﴾

لَا تَجْـَٔرُوا الْيَوْمَ ؛ آج مت چلاؤ ۔ إِنَّكُمْ مِّنَّا ؛ تم ہم سے ۔ لَا تُنْصَرُوْنَ ؛ مدد نہ کئے جاؤ گے ۔

لَا تَجْـَٔرُوا الْيَوْمَ (lā taj’arū l-yawma) — Cry not aloud today! إِنَّكُمْ مِّنَّا (innakum minnā) — Verily from Us. لَا تُنْصَرُوْنَ (lā tunṣarūn) — You shall receive no help.

ترجمہ (آیت ۶۵) :- آج نہ چلاؤ ، تم کو ہماری طرف سے کچھ مدد نہ دی جائے گی ۔
Translation (Verse 65): “Cry not aloud this day; surely you shall receive no succor from Us.”
آیت ۶۶
قَدْ كَانَتْ اٰىٰتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ عَلٰٓي اَعْقَابِكُمْ تَنْكِصُوْنَۙ ﴿۶۶﴾
Verse 66
قَدْ كَانَتْ ءَايَٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُمْ عَلَىٰٓ أَعْقَٰبِكُمْ تَنكِصُونَ ﴿66﴾

قَدْ كَانَتْ اٰىٰتِيْ ؛ ہماری آیتیں تھیں ۔ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ ؛ تم کو سُنائی جاتیں ، تم پر تلاوت کی جاتیں ۔ فَكُنْتُمْ عَلٰٓى أَعْقَابِكُمْ ؛ پھر تم اپنی ایڑیوں پر تھے ۔ تَنْكِصُوْنَ ؛ پھر جاتے ۔

قَدْ كَانَتْ اٰىٰتِيْ (qad kānat āyātī) — My verses and revelations were. تُتْلٰى عَلَيْكُمْ (tutlā ‘alaykum) — Recited unto you. فَكُنْتُمْ عَلٰٓى أَعْقَابِكُمْ (fa-kuntum ‘alā a‘qābikum) — But upon your heels. تَنْكِصُوْنَ (tankiṣūn) — You used to turn back and flee.

ترجمہ (آیت ۶۶) :- اس سے پہلے ہماری آیتیں تم کو سُنائی جاتی تھیں اور تم اُلٹے پاؤں بھاگتے تھے ۔
Translation (Verse 66): “My revelations were indeed recited unto you, but you used to turn back upon your heels.”
آیت ۶۷
مُسْتَكْبِرِيْنَقلی صلے بِهٖ سٰمِرًا تَهْجُرُوْنَ ﴿۶۷﴾
Verse 67
مُسْتَكْبِرِينَ بِهِۦ سَٰمِرًا تَهْجُرُونَ ﴿67﴾

مُسْتَكْبِرِيْنَ بِهٖ ؛ قرآن کے متعلق تکبر کرتے ہوئے ، سرکشی کرتے ہوئے ۔ سَامِرًا ؛ کہانیاں کہتے ہوئے ۔ سَمَرْ ؛[ص ۱۹] رات کے وقت قصہ گوئی کرنا ۔ سَامِرْ - قصہ گو ۔ تَهْجُرُوْنَ ؛ بیہودہ بکتے ہیں ، چھوڑ کر چلے جاتے ہیں ۔ هَجَرَ - يَهْجُرُ - هَجْرًا ؛ بیہودہ بکنا ، چھوڑ دینا ۔

مُسْتَكْبِرِيْنَ بِهٖ (mustakbirīna bihī) — Acting arrogantly regarding the Qur’ān; exhibiting pride and insolence. سَامِرًا (sāmran) — Conversing and storytelling by night; samar:[p. ۱۹] (Samar means) telling stories at night; sāmir is a nocturnal storyteller. Tahjurūna: you utter nonsense, or you forsake it and walk away. Hajara - yahjuru - hajran: to babble nonsense, or to abandon and forsake.

ترجمہ (آیت ۶۷) :- اس کے متعلق (قرآن کے متعلق) تکبر کرتے ہیں ، راتوں کو کہانیاں بناتے ہیں ، بیہودہ بکتے ہیں ۔
Translation (Verse 67): Behaving arrogantly regarding it [the Qur’ān], spinning tales by night, and uttering nonsense.
آیت ۶۸
اَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا الْقَوْلَ اَمْ جَآءَهُمْ مَّا لَمْ يَاْتِ اٰبَآءَهُمُ الْاَوَّلِيْنَؗ ﴿۶۸﴾
Verse 68
أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا۟ ٱلْقَوْلَ أَمْ جَآءَهُم مَّا لَمْ يَأْتِ ءَابَآءَهُمُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿68﴾

أَفَلَمْ يَدَّبَّرُوا ؛ کیا تامل نہیں کرتے ، تدبر نہیں کرتے ۔ اصل میں يَتَدَبَّرُوْا ہے ۔ الْقَوْلَ ؛ کلام کو ، قرآن کو ۔ أَمْ جَآءَهُمْ ؛ کیا ان کے پاس ایسی بات آئی ہے ، ایسا کلام آیا ہے ۔ مَا لَمْ يَأْتِ آبَآءَهُمُ الْأَوَّلِيْنَ ؛ جو آیا نہ تھا ان کے پہلے باپ داداؤں کے پاس ۔

A-fa-lam yaddabbarū: Do they not reflect and ponder deeply? Originally it is yatadabbarū. Al-qawla: the discourse, the Qur’ān. Am jā’ahum: Or has there come to them such a matter, such a discourse—mā lam ya’ti ābā’ahumu ’l-awwalīn: which had not come to their forefathers of old?

ترجمہ (آیت ۶۸) :- کیا ان لوگوں نے کلام (الٰہی) میں غور و فکر نہیں کیا ؟ کیا ان کے پاس ایسی چیز آئی ہے جو ان کے پہلے ان کے بڑوں کے پاس نہیں آئی تھی (حالانکہ وحی اور پیغمبری کا سلسلہ آدم سے ایں دم تک چلا آ رہا ہے ۔)
Translation (Verse 68): Have these people not reflected upon the [Divine] Word? Or has there come to them something that had never come to their forefathers before them? [Whereas the chain of revelation and prophethood has continued unbroken from Ādam down to this very moment.]
آیت ۶۹
اَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَؗ ﴿۶۹﴾
Verse 69
أَمْ لَمْ يَعْرِفُوا۟ رَسُولَهُمْ فَهُمْ لَهُۥ مُنكِرُونَ ﴿69﴾

أَمْ لَمْ يَعْرِفُوْا رَسُوْلَهُمْ ؛ یا انھوں نے نہیں پہچانا اپنے پیغمبر کو ۔ کیا ان کو اپنے رسول کی معرفت نہیں ۔ فَهُمْ لَهٗ مُنْكِرُوْنَ ؛ لہٰذا وہ اس سے منکر ہیں ، نہیں مانتے ، ناآشنا ہیں ۔

Am lam ya‘rifū rasūlahum: Or did they not recognize their Messenger? Do they have no knowledge of their own Messenger’s character and truthfulness? Fa-hum lahū munkirūn: Therefore they deny him, refuse to believe in him, and act as strangers toward him.

ترجمہ (آیت ۶۹) :- کیا یہ لوگ اپنے رسول کو نہیں پہچانتے لہٰذا اس سے منکر ہیں ۔
Translation (Verse 69): Or do these people not recognize their Messenger, and therefore deny him?
آیت ۷۰
اَمْ يَقُوْلُوْنَ بِهٖ جِنَّةٌؕ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ وَاَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ ﴿۷۰﴾
Verse 70
أَمْ يَقُولُونَ بِهِۦ جِنَّةٌۢ ج بَلْ جَآءَهُم بِٱلْحَقِّ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كَٰرِهُونَ ﴿70﴾

أَمْ يَقُوْلُوْنَ ؛ کیا یہ کہتے ہیں ۔ بِهٖ جِنَّةٌ ؛ پیغمبر کو جنون ہے ، اس کے سودائی ہونے کے قائل ہیں ۔ بَلْ جَآءَهُمْ بِالْحَقِّ ؛ ایسا ہرگز نہیں ، بلکہ پیغمبر ان کے پاس حق مذہب لے کر آیا ہے ، اس کی تعلیم سچی ہے ۔ وَأَكْثَرُهُمْ لِلْحَقِّ كٰرِهُوْنَ ؛ اور ان کے اکثر حق مذہب سے کراہت کرتے ہیں ، سچی بات ان کو بری لگتی ہے ۔

Am yaqūlūna: Or do they say—bihī jinnatun: that the Prophet suffers from madness, asserting that he is possessed by melancholia? Bal jā’ahum bi’l-ḥaqqi: Never so! Rather, the Prophet has brought them the true religion, and his teaching is utterly true. Wa aktharuhum li’l-ḥaqqi kārihūn: Yet most of them are averse to the religion of truth; the word of truth is displeasing to them.

ترجمہ (آیت ۷۰) :- کیا یہ کہتے ہیں کہ پیغمبر کو جنون ہو گیا ہے ۔ نہیں ! بلکہ وہ ان کے پاس حق مذہب لے کر آیا ہے اور اکثر لوگوں کو حق بات سے کراہت ہے (ان کو سچی بات کڑوی اور بری لگتی ہے) ۔
Translation (Verse 70): Or do they say that the Prophet has been stricken with madness? Nay! Rather, he has brought them the true religion, yet most of them have an aversion to the truth [the truth tastes bitter and offensive to them].
آیت ۷۱
وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ اَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهِنَّؕ بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ مُّعْرِضُوْنَؕ ﴿۷۱﴾
Verse 71
وَلَوِ ٱتَّبَعَ ٱلْحَقُّ أَهْوَآءَهُمْ لَفَسَدَتِ ٱلسَّمَٰوَٰتُ وَٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهِنَّ ج بَلْ أَتَيْنَٰهُم بِذِكْرِهِمْ فَهُمْ عَن ذِكْرِهِم مُّعْرِضُونَ ﴿71﴾

[ص ۲۰] وَلَوِ اتَّبَعَ الْحَقُّ أَهْوَآءَهُمْ ؛ اگر خدا ان کی خواہشوں کے تابع ہو جائے یا حق بات ان کے ہوا و ہوس کے ، ان کے خیالات کے تابع ہو جاتی ۔ لَفَسَدَتِ السَّمٰوٰتُ وَالْأَرْضُ ؛ تو آسمان اور زمین فاسد اور تباہ ہو جاتے ۔ وَمَنْ فِيْهِنَّ ؛ نیز وہ لوگ بھی تباہ ہو جاتے جو ان میں ہیں ۔ بَلْ أَتَيْنٰهُمْ بِذِكْرِهِمْ ؛ ہرگز نہیں ! بلکہ ہم نے ان کو پند و نصیحت دی ۔ فَهُمْ عَنْ ذِكْرِهِمْ ؛ پھر وہ ان کی پند و نصیحت سے ۔ مُّعْرِضُوْنَ ؛ اعراض کرتے ہیں ، روگرداں ہیں ۔

[p. ۲۰] Wa lawi ’ttaba‘a ’l-ḥaqqu ahwā’ahum: If God were to follow their desires, or if the Truth were made subordinate to their caprices, passions, and fancies—la-fasadati ’s-samāwātu wa’l-arḍu: then the heavens and the earth would surely be corrupted and ruined. Wa man fīhinna: And likewise all those beings who dwell within them would perish. Bal ataynāhum bi-dhikrihim: By no means! Rather, We have brought them their admonition and counsel. Fa-hum ‘an dhikrihim: Yet from their admonition—mu‘riḍūn: they turn away in aversion.

ترجمہ (آیت ۷۱) :- اگر خدا ان کے خیالات کے تابع ہو جاتا (مذہب ان کے ہوا و ہوس کے موافق ہو جاتا) تو آسمان و زمین اور جو کچھ ان میں ہے سب تباہ و برباد ہو جاتے ۔ نہیں ! بلکہ ہم نے ان کو پند و نصیحت دی اور وہ ہیں کہ نصیحت سے اعراض کرتے ہیں (نہیں مانتے) ۔
Translation (Verse 71): And if the Truth [God] were to follow their fancies [if religion were made to conform to their whims and passions], the heavens and the earth and all who are in them would surely be ruined and destroyed. Nay! Rather, We have given them their admonition, yet they turn away from the admonition [refusing to heed it].
آیت ۷۲
اَمْ تَسْـَٔلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌقلی صلے وَّهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ ﴿۷۲﴾
Verse 72
أَمْ تَسْـَٔلُهُمْ خَرْجًا فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ صلے وَهُوَ خَيْرُ ٱلرَّٰزِقِينَ ﴿72﴾

أَمْ تَسْئَلُهُمْ خَرْجًا ؛ کیا تم ان سے کچھ مانگتے ہو ، کیا مال کا سوال کرتے ہو ۔ فَخَرَاجُ رَبِّكَ خَيْرٌ ؛ خدا کا دیا بہتر ہے ، خدا کا ثواب خیر ہے ۔ وَهُوَ خَيْرُ الرّٰزِقِيْنَ ؛ اور وہی بہتر دینے والا ہے ، خدا بہترین رزاق ہے ، روزی دینے والا ہے ، کھلانے پلانے والا ہے ۔

Am tas’aluhum kharjan: Or do you ask of them any tribute or financial recompense? Fa-kharāju Rabbika khayrun: What your Lord bestows is far better; God’s reward is supreme. Wa Huwa khayru ’r-rāziqīn: And He is the Best of providers; God is the supreme Sustainer, the Giver of livelihood, the One who feeds and nourishes all.

ترجمہ (آیت ۷۲) :- (اے پیغمبر!) کیا تم ان سے کچھ مانگ رہے ہو ؟ (تم کو تمہارے خدا کا دیا ہوا بہتر ہے) ۔ اور وہی بہترین رزاق ہے (رزق دینے والا ہے) ۔
Translation (Verse 72): [O Prophet!] Are you asking them for any payment? [What your God has given you is far better.] And He is the Best of providers [the Giver of sustenance].
آیت ۷۳
وَاِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ ﴿۷۳﴾
Verse 73
وَإِنَّكَ لَتَدْعُوهُمْ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿73﴾

وَإِنَّكَ لَتَدْعُوْهُمْ ؛ اور اے پیغمبر ! یقیناً تم بلاتے ہو ان کو ۔ إِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ ؛ صراط مستقیم کی طرف ، سیدھی راہ کی جانب ۔

Wa innaka la-tad‘ūhum: And O Prophet, most surely you are calling them—ilā ṣirāṭin mustaqīm: toward the Straight Path, toward the direct and upright way.

ترجمہ (آیت ۷۳) :- اور (اے پیغمبر!) یقیناً تم ان کو راہِ راست کی طرف بلاتے ہو ۔
Translation (Verse 73): And [O Prophet!] most surely you are calling them to the Straight Path.
آیت ۷۴
وَاِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ بِالْاٰخِرَةِ عَنِ الصِّرَاطِ لَنٰكِبُوْنَ ﴿۷۴﴾
Verse 74
وَإِنَّ ٱلَّذِينَ لَا يُؤْمِنُونَ بِٱلْـَٔاخِرَةِ عَنِ ٱلصِّرَٰطِ لَنَٰكِبُونَ ﴿74﴾

وَإِنَّ الَّذِيْنَ لَا يُؤْمِنُوْنَ ؛ اور بے شک جو لوگ ایمان نہیں لاتے ، یقین نہیں کرتے ، نہیں مانتے ۔ بِالْآخِرَةِ ؛ آخرت کو ۔ عَنِ الصِّرَاطِ ؛ اس راہِ راست سے ۔ لَنٰكِبُوْنَ ؛ البتہ ٹیڑھے ہو گئے ہیں ، روگرداں ہو گئے ہیں ، کج روی اختیار کئے ہیں ۔

Wa inna ’lladhīna lā yu’minūna: And indeed, those who do not believe, have no conviction, and refuse to accept—bi’l-ākhirati: the Hereafter—‘ani ’ṣ-ṣirāṭi: from that Straight Path—la-nākibūn: have surely swerved, turned aside, and adopted crookedness.

ترجمہ (آیت ۷۴) :- اور یقیناً جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ راہِ راست سے پھر گئے ہیں ۔
Translation (Verse 74): And most surely those who do not believe in the Hereafter have deviated from the Straight Path.
آیت ۷۵
وَلَوْ رَحِمْنٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِمْ مِّنْ ضُرٍّ لَّلَجُّوْا فِيْ طُغْيَانِهِمْ يَعْمَهُوْنَ ﴿۷۵﴾
Verse 75
وَلَوْ رَحِمْنَٰهُمْ وَكَشَفْنَا مَا بِهِم مِّن ضُرٍّ لَّلَجُّوا۟ فِى طُغْيَٰنِهِمْ يَعْمَهُونَ ﴿75﴾

وَلَوْ رَحِمْنٰهُمْ ؛ اور اگر ہم ان پر رحم کرتے ۔ وَكَشَفْنَا ؛ اور کھول دیتے ، رفع کر دیتے ۔ مَا بِهِمْ ؛ جو ان پر ہے ۔[ص ۲۱] مِّنْ ضُرٍّ ؛ ضرر سے ، تکلیف سے ، سختی سے ۔ لَلَجُّوْا ؛ تو یہ ہٹ کرنے پر اصرار کرتے ، اپنی جگہ سے نہ ٹلتے ۔ فِيْ طُغْيَانِهِمْ ؛ اپنی سرکشی میں ، شرارت میں حد سے تجاوز کر جانے میں ۔ يَعْمَهُوْنَ ؛ بہکتے ہیں ، سرگشتہ ہیں ۔ اَعْمٰى ؛ آنکھوں کا اندھا ہونا ۔ عَمَهٌ ۔ دل کا اندھا ہونا ۔

Wa law raḥimnāhum: And even if We were to show them mercy—wa kashafnā: and remove and lift away—mā bihim: what afflicts them—[p. ۲۱] Min ḍurrin: of harm, distress, and hardship—la-lajjū: they would stubbornly persist in their obstinacy and refuse to budge from their position—fī ṭughyānihim: in their rebellion, wickedness, and transgression of all bounds. Ya‘mahūna: they wander blindly in bewilderment. A‘mā refers to blindness of the physical eyes, whereas ‘amah signifies blindness of the heart.

ترجمہ (آیت ۷۵) :- اور اگر ہم ان پر رحم کرتے اور جو تکلیف ان کو ہو رہی ہے کھول دیتے (رفع کر دیتے) تو وہ اصرار کرتے اور اپنی شرارت و سرکشی میں اور بہکتے اور بھٹکتے ۔
Translation (Verse 75): And even if We were to have mercy on them and remove [lift away] the distress that afflicts them, they would stubbornly persist and wander even more blindly in their wickedness and rebellion.
آیت ۷۶
وَلَقَدْ اَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ ﴿۷۶﴾
Verse 76
وَلَقَدْ أَخَذْنَٰهُم بِٱلْعَذَابِ فَمَا ٱسْتَكَانُوا۟ لِرَبِّهِمْ وَمَا يَتَضَرَّعُونَ ﴿76﴾

وَلَقَدْ أَخَذْنٰهُمْ بِالْعَذَابِ ؛ اور ہم نے ان کو متنبہ کرنے کے لئے تھوڑے عذاب اور تکلیف میں مبتلا کیا ۔ فَمَا اسْتَكَانُوْا لِرَبِّهِمْ ؛ پھر انھوں نے نہ توبہ کی نہ خدا کے سامنے عاجزی کی ۔ وَمَا يَتَضَرَّعُوْنَ ؛ اور نہ تضرع و زاری کرتے ہیں ، نہ روتے نہ گڑگڑاتے ہیں ۔

Wa la-qad akhadhnāhum bi’l-‘adhābi: And indeed We seized them with a lesser chastisement and hardship in order to warn them. Fa-ma ’stakānū li-Rabbihim: Yet they neither repented nor humbled themselves before their Lord. Wa mā yataḍarra‘ūn: Nor do they supplicate with humility and contrition; they neither weep nor implore.

ترجمہ (آیت ۷۶) :- ہم نے ان کو عذاب میں گرفتار کیا پھر انھوں نے اپنے رب کے سامنے کچھ عاجزی نہ کی اور نہ وہ تضرع و زاری کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 76): And indeed We seized them with punishment, yet they did not humble themselves before their Lord, nor do they supplicate in contrition.
آیت ۷۷
حَتّٰٓي اِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ اِذَا هُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَۗ ﴿۷۷﴾
Verse 77
حَتَّىٰٓ إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِم بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيدٍ إِذَا هُمْ فِيهِ مُبْلِسُونَ ﴿77﴾

حَتّٰٓى إِذَا فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ ؛ یہاں تک کہ ہم نے ان کے سامنے کھول دیا ۔ بَابًا ذَا عَذَابٍ شَدِيْدٍ ؛ دروازہ شدید عذاب والا ، سخت آفت و مصیبت کا ۔ إِذَا هُمْ فِيْهِ مُبْلِسُوْنَ ؛ پھر وہ اس میں نا اُمید تھے ، حیران و پریشان ہو گئے تھے ، آس ٹوٹ گئی تھی ، مایوس ہو گئے تھے ۔

Ḥattā idhā fataḥnā ‘alayhim: Until, when We opened upon them—bāban dhā ‘adhābin shadīdin: a gate of severe punishment, of grievous calamity and affliction—idhā hum fīhi mublisūn: behold, they were plunged into utter despair therein, confounded and bewildered, their hopes shattered and altogether despondent.

ترجمہ (آیت ۷۷) :- یہاں تک کہ جب ہم نے ان کے سامنے سخت عذاب کا دروازہ کھول دیا تو ان کی (نجات کی اُمید ٹوٹ گئی اور) آس جاتی رہی ۔
Translation (Verse 77): Until, when We opened upon them a gate of severe punishment, their [hope of deliverance was shattered and their] expectation was utterly lost.
آیت ۷۸
وَهُوَ الَّذِيْٓ اَنْشَاَ لَكُمُ السَّمْعَ وَالْاَبْصَارَ وَالْاَفْـِٕدَةَؕ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ﴿۷۸﴾
Verse 78
وَهُوَ ٱلَّذِىٓ أَنشَأَ لَكُمُ ٱلسَّمْعَ وَٱلْأَبْصَٰرَ وَٱلْأَفْـِٔدَةَ ج قَلِيلًا مَّا تَشْكُرُونَ ﴿78﴾

وَهُوَ الَّذِيْٓ أَنْشَأَ لَكُمُ ؛ اور وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے لئے ۔ السَّمْعَ ؛ سماعت کو ، کان کو ۔ وَالْأَبْصَارَ ؛ بصارت کو ، بینائی کو ، آنکھوں کو ۔ وَالْأَفْئِدَةَ ؛ اور دلوں کو ، جمع فُؤَادٌ ۔ قَلِيْلًا مَّا تَشْكُرُوْنَ ؛ اور تم ہو کہ بہت کم شکر ادا کرتے ہو ، کم احسان مانتے ہو ۔

Wa Huwa ’lladhī ansha’a lakumu: And He it is Who originated and created for you—as-sam‘a: hearing and ears; wa’l-abṣāra: sight, vision, and eyes; wa’l-af’idata: and hearts (the plural of fu’ād). Qalīlan mā tashkurūn: Yet how little thanks you offer, and how rarely you acknowledge His favor!

ترجمہ (آیت ۷۸) :- اور وہی ہے جس نے تم کو کان دیے ، آنکھیں دیں اور دل دیے اور تم بہت کم شکر کرتے ہو ۔
Translation (Verse 78): And He it is Who gave you ears, eyes, and hearts; yet you give thanks very little.
آیت ۷۹
وَهُوَ الَّذِيْ ذَرَاَكُمْ فِي الْاَرْضِ وَاِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ ﴿۷۹﴾
Verse 79
وَهُوَ ٱلَّذِى ذَرَأَكُمْ فِى ٱلْأَرْضِ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُونَ ﴿79﴾

[ص ۲۲] وَهُوَ الَّذِيْ ذَرَأَكُمْ ؛ اور وہی ہے جس نے پیدا کیا ، پھیلایا تم کو ۔ فِي الْأَرْضِ ؛ زمین میں ۔ وَإِلَيْهِ تُحْشَرُوْنَ ؛ اور اسی کی طرف تمہارا حشر ہوگا ۔ اور اس کے دربار میں تم جمع کئے جاؤ گے ۔

[p. ۲۲] Wa Huwa ’lladhī dhara’akum: And He it is Who created and multiplied you—fi ’l-arḍi: across the earth. Wa ilayhi tuḥsharūn: And unto Him shall you be gathered, and in His court shall you all be assembled.

ترجمہ (آیت ۷۹) :- اور وہی ہے جس نے تم کو زمین میں پھیلایا اور اسی کی طرف تمہارا حشر ہوگا اور جمع کئے جاؤ گے ۔
Translation (Verse 79): And He it is Who has multiplied you across the earth, and unto Him shall you be resurrected and gathered together.
آیت ۸۰
وَهُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ وَلَهُ اخْتِلَافُ الَّيْلِ وَالنَّهَارِؕ اَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ﴿۸۰﴾
Verse 80
وَهُوَ ٱلَّذِى يُحْىِۦ وَيُمِيتُ وَلَهُ ٱخْتِلَٰفُ ٱلَّيْلِ وَٱلنَّهَارِ ج أَفَلَا تَعْقِلُونَ ﴿80﴾

وَهُوَ الَّذِيْ يُحْيٖ وَيُمِيْتُ ؛ اور وہی تم کو حیات دیتا ہے ، وہی تم کو موت دیتا ہے ۔ اور وہی جلاتا ہے اور وہی مارتا بھی ہے ۔ وَلَهُ اخْتِلَافُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ ؛ اور اسی کا کام ہے رات دن کا بدلنا ، ان کا گھٹنا بڑھنا ۔ أَفَلَا تَعْقِلُوْنَ ؛ پھر کیا تم سوچتے سمجھتے نہیں ، تمہیں کچھ عقل بھی ہے ؟

Wa Huwa ’lladhī yuḥyī wa yumītu: And He it is Who grants you life and causes you to die; He alone gives life and He alone brings death. Wa lahu ’khtilāfu ’l-layli wa’n-nahāri: And His is the alternation of the night and the day, and their waxing and waning in length. A-fa-lā ta‘qilūn: Do you then not reflect and understand? Have you any sense at all?

ترجمہ (آیت ۸۰) :- اور وہی ہے جو جلاتا بھی ہے اور مارتا بھی ہے ۔ اور اسی کا کام ہے رات دن کا بدلنا (لیل و نہار کا اختلاف) کیا تم عقل سے کچھ کام نہ لو گے ۔
Translation (Verse 80): And He it is Who gives life and causes death, and His is the alternation of night and day [the succession of night and day]; will you not then make use of your reason?
آیت ۸۱
بَلْ قَالُوْا مِثْلَ مَا قَالَ الْاَوَّلُوْنَ ﴿۸۱﴾
Verse 81
بَلْ قَالُوا۟ مِثْلَ مَا قَالَ ٱلْأَوَّلُونَ ﴿81﴾

بَلْ قَالُوْا ؛ بلکہ انھوں نے وہ بات کہی ۔ مِثْلَ مَا قَالَ الْأَوَّلُوْنَ ؛ جس طرح کہ کہہ چکے ہیں پہلے کے لوگ ۔

Bal qālū: Rather, they have said the very same thing—mithla mā qāla ’l-awwalūn: just as the people of old said before them.

ترجمہ (آیت ۸۱) :- (کوئی نئی بات نہیں) بلکہ یہ بھی ایسے ہی کہتے ہیں جیسا کہ ان سے پہلے کے لوگ کہہ چکے ہیں ۔
Translation (Verse 81): [This is nothing new;] rather, they say the very same thing as the people before them had said.
آیت ۸۲
قَالُوْٓا ءَاِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ءَاِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ ﴿۸۲﴾
Verse 82
قَالُوٓا۟ أَءِذَا مِتْنَا وَكُنَّا تُرَابًا وَعِظَٰمًا أَءِنَّا لَمَبْعُوثُونَ ﴿82﴾

انھوں نے کیا کہا تھا ؟ قَالُوْا ؛ انھوں نے کہا تھا ۔ ءَإِذَا مِتْنَا ؛ کیا جب ہم مر جائیں گے ۔ وَكُنَّا تُرَابًا وَّعِظَامًا ؛ اور ہم مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے ۔ ءَإِنَّا لَمَبْعُوْثُوْنَ ؛ تو کیا ہم قبروں سے اُٹھائے جائیں گے ، دوبارہ زندہ کئے جائیں گے ؟ ہم پھر مبعوث ہوں گے ؟

What was it that they said? Qālū: They said—a-idhā mitnā: When we have died—wa kunnā turāban wa ‘iẓāman: and have become dust and bones—a-innā la-mab‘ūthūn: shall we indeed be raised up from our graves and brought back to life again? Shall we truly be resurrected?

ترجمہ (آیت ۸۲) :- انھوں نے کہا ، جب ہم مر جائیں گے ، خاک و استخوان ہو جائیں گے (مٹی اور ہڈیاں ہو جائیں گے) تو کیا ہم پھر سے زندہ کئے جائیں گے ؟
Translation (Verse 82): They said: ‘When we have died and become dust and bones [turned into earth and bones], shall we indeed be raised to life again?’
آیت ۸۳
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَاٰبَآؤُنَا هٰذَا مِنْ قَبْلُ اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ ﴿۸۳﴾
Verse 83
لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَءَابَآؤُنَا هَٰذَا مِن قَبْلُ إِنْ هَٰذَآ إِلَّآ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ﴿83﴾

لَقَدْ وُعِدْنَا نَحْنُ وَآبَآؤُنَا ؛ ہم اور ہمارے باپ دادا سے وعدہ کیا گیا تھا ۔ هٰذَا ؛ ایسا ہی ۔ مِنْ قَبْلُ ؛ اس سے پہلے ۔ إِنْ هٰذَآ ؛ نہیں ہے یہ ۔ إِلَّا أَسَاطِيْرُ الْأَوَّلِيْنَ ؛ مگر پرانے لوگوں کی کہانیاں ۔ أَسَاطِيْر - جمعِ أُسْطُوْرَةٌ ۔ اسٹوری ، افسانہ ، کہانی ، قصہ ۔

La-qad wu‘idnā naḥnu wa ābā’unā: Indeed, we and our forefathers were promised—hādhā: this very thing—min qablu: aforetime. In hādhā: This is nothing—illā asāṭīru ’l-awwalīn: but the fables of the ancients. Asāṭīr is the plural of usṭūrah—story, legend, tale, or fable.

[ص ۲۳] ترجمہ (آیت ۸۳) :- ہم سے اور ہمارے باپ دادا سے اس سے پہلے یہی باتیں کہی گئی تھیں ۔ یہ سب پہلوں کی کہانیاں ہیں ۔
[p. ۲۳] Translation (Verse 83): We and our forefathers were promised these very things before; all of this is nothing but tales of the ancients.
آیت ۸۴
قُلْ لِّمَنِ الْاَرْضُ وَمَنْ فِيْهَآ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ﴿۸۴﴾
Verse 84
قُل لِّمَنِ ٱلْأَرْضُ وَمَن فِيهَآ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿84﴾

قُلْ ؛ ذرا اتنا تو کہو ۔ لِّمَنِ الْأَرْضُ وَمَنْ فِيْهَآ ؛ کس کی ہے زمین اور جو کچھ زمین میں ہے ۔ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ؛ اگر تم جانتے ہو ، اگر کچھ علم رکھتے ہو ۔

Qul: Say to them: Just tell me this much—li-mani ’l-arḍu wa man fīhā: To whom belongs the earth and all who dwell therein—in kuntum ta‘lamūn: if you know, if you possess any knowledge?

ترجمہ (آیت ۸۴) :- بتاؤ یہ زمین اور زمین میں جو کچھ ہے وہ ہے کس کا ! اگر تم کو کچھ معلوم ہے ۔
Translation (Verse 84): Say: ‘Tell me, to whom belongs the earth and all that is in it, if you have any knowledge!’
آیت ۸۵
سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ اَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ﴿۸۵﴾
Verse 85
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ج قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُونَ ﴿85﴾

سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ؛ وہ فوراً کہیں گے اللہ کا ۔ قُلْ أَفَلَا تَذَكَّرُوْنَ ؛ تم کہو ! تو کیا تم پھر نصیحت نہیں لیتے ، کچھ غور و فکر نہیں کرتے ۔

Sa-yaqūlūna lillāhi: They will immediately reply: ‘To Allāh!’ Qul a-fa-lā tadhakkarūn: Say: ‘Do you then not take heed and reflect?’

ترجمہ (آیت ۸۵) :- وہ عنقریب کہیں گے سب اللہ کا ہے ۔ تم کہو ! پھر کیوں تم کچھ غور و فکر نہیں کرتے ۔
Translation (Verse 85): They will soon say: ‘All of it belongs to Allāh.’ Say: ‘Why then do you not reflect and take heed?’
آیت ۸۶
قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ﴿۸۶﴾
Verse 86
قُلْ مَن رَّبُّ ٱلسَّمَٰوَٰتِ ٱلسَّبْعِ وَرَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْعَظِيمِ ﴿86﴾

قُلْ مَنْ رَّبُّ السَّمٰوٰتِ السَّبْعِ ؛ تم کہو کون ہے سات آسمانوں کا خدا ۔ وَرَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيْمِ ؛ اور عظیم الشان عرش کا خدا ۔

Qul man Rabbu ’s-samāwāti ’s-sab‘i: Say: Who is the Lord of the seven heavens—wa Rabbu ’l-‘Arshi ’l-‘Aẓīm: and the Lord of the Magnificent Throne?

ترجمہ (آیت ۸۶) :- اچھا یہ تو بتاؤ سات آسمانوں کا رب اور عرشِ عظیم کا رب کون ہے (اور کون اس عظیم الشان تختِ حکومت پر جلوہ گر ہے ؟) ۔
Translation (Verse 86): Well then, tell me: Who is the Lord of the seven heavens and the Lord of the Mighty Throne [and Who is manifested upon that magnificent Throne of sovereignty]?
آیت ۸۷
سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ اَفَلَا تَتَّقُوْنَ ﴿۸۷﴾
Verse 87
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ج قُلْ أَفَلَا تَتَّقُونَ ﴿87﴾

سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ؛ وہ عنقریب کہیں گے یہ سب اللہ کا ہے ۔ قُلْ أَفَلَا تَتَّقُوْنَ ؛ پھر تم کہو کیا تم اس سے نہیں ڈرتے ۔

Sa-yaqūlūna lillāhi: They will soon say: ‘All of this belongs to Allāh.’ Qul a-fa-lā tattaqūn: Then say: ‘Do you not fear Him?’

ترجمہ (آیت ۸۷) :- عنقریب وہ کہیں گے کہ یہ سب اللہ کا ہے ۔ تم کہو پھر تم (خدا سے) کیوں نہیں ڈرتے (اور کیوں حشر کا انکار کر کے خدا کی تکذیب کرتے ہو) ۔
Translation (Verse 87): They will soon say: ‘All of this belongs to Allāh.’ Say: ‘Why then do you not fear [God, and why do you belie God by denying the Resurrection]?’
آیت ۸۸
قُلْ مَنْۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ وَّهُوَ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ اِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ﴿۸۸﴾
Verse 88
قُلْ مَنۢ بِيَدِهِۦ مَلَكُوتُ كُلِّ شَىْءٍ وَهُوَ يُجِيرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿88﴾

[ص ۲۴] قُلْ ؛ تم کہو ۔ مَنْۢ بِيَدِهٖ مَلَكُوْتُ كُلِّ شَيْءٍ ؛ وہ کون ہے جس کے ہاتھ میں ہے ہر شئے کی حکومت ۔ وَهُوَ يُجِيْرُ وَلَا يُجَارُ عَلَيْهِ ؛ وہ پناہ دیتا ہے اور کوئی اس کے مقابل پناہ نہیں دیتا ۔ وہ بچاتا ہے اور کوئی اس کے ہاتھ سے نہیں بچا سکتا ۔ إِنْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ؛ کاش تم کو کچھ علم ہوتا ۔ اگر تم کو کچھ علم ہوتا تو ایسی بیہودہ بات نہ کہتے ۔

[p. ۲۴] Qul: Say: Man bi-yadihī malakūtu kulli shay’in: Who is He in Whose hand lies the dominion and sovereignty over all things? Wa Huwa yujīru wa lā yujāru ‘alayhi: He grants asylum and protection, while none can grant protection against Him; He saves whom He wills, and none can rescue anyone from His grasp. In kuntum ta‘lamūn: Would that you had some knowledge! Had you possessed any true knowledge, you would never have uttered such foolishness.

ترجمہ (آیت ۸۸) :- (پیغمبر) تم کہو ! کس کے ہاتھ میں ہے ہر چیز پر حکومت اور وہ جس کو چاہے بچائے ، کوئی اس کے ہاتھ سے بچا نہیں سکتا ۔ ذرا تم کچھ سمجھتے بھی ہو ؟
Translation (Verse 88): [O Prophet,] say: ‘In Whose hand is the sovereignty over all things, Who protects whom He wills while none can protect against Him—do you have any understanding at all?’
آیت ۸۹
سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِؕ قُلْ فَاَنّٰى تُسْحَرُوْنَ ﴿۸۹﴾
Verse 89
سَيَقُولُونَ لِلَّهِ ج قُلْ فَأَنَّىٰ تُسْحَرُونَ ﴿89﴾

سَيَقُوْلُوْنَ لِلّٰهِ ؛ عنقریب وہ کہیں گے سب اللہ کا ہے ۔ قُلْ فَأَنّٰى تُسْحَرُوْنَ ؛ پیغمبر تم کہو کہاں سے تم پر سحر کیا جا رہا ہے ۔ کیسا خبط ہو رہا ہے ، تم کس دھوکہ میں پڑے ہو ، کیا تمہاری عقل پر پتھر پڑے ہیں ۔

Sa-yaqūlūna lillāhi: Soon they will say: ‘All belongs to Allāh.’ Qul fa-annā tusḥarūn: O Prophet, say: ‘From where, then, are you being bewitched? What madness has seized you, into what delusion have you fallen, and have stones fallen upon your wits?’

ترجمہ (آیت ۸۹) :- وہ فوراً کہیں گے سب خدا کا ہے ۔ (پیغمبر) تم کہو ! (پھر کہاں سے تمہاری عقلوں پر پردے پڑ گئے ہیں ؟) پھر کہاں سے تم پر جادو کر دیا گیا ہے ؟
Translation (Verse 89): They will immediately say: ‘All belongs to God.’ [O Prophet,] say: ‘[Then how have veils fallen over your minds?] How then are you so bewitched and deluded?’
آیت ۹۰
بَلْ اَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ وَاِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ﴿۹۰﴾
Verse 90
بَلْ أَتَيْنَٰهُم بِٱلْحَقِّ وَإِنَّهُمْ لَكَٰذِبُونَ ﴿90﴾

بَلْ أَتَيْنٰهُمْ بِالْحَقِّ ؛ نہیں ، بلکہ ہم نے ان کو مذہبِ حق دیا ہے ، ہماری تعلیم سچی ہے ۔ قرآن برحق ہے ۔ وَإِنَّهُمْ لَكٰذِبُوْنَ ؛ اور یقیناً یہ سب جھوٹے ہیں ، ان کی ساری باتیں دروغ بے فروغ ہیں ۔

Bal ataynāhum bi’l-ḥaqqi: Nay, rather We have brought them the religion of truth; Our teaching is true, and the Qur’ān is the very truth. Wa innahum la-kādhibūn: And most surely they are all liars, and all their assertions are baseless fabrications.

ترجمہ (آیت ۹۰) :- بلکہ ہم نے ان کو مذہبِ حق دیا ہے ، اور وہ البتہ جھوٹے ہیں ۔
Translation (Verse 90): Rather, We have brought them the religion of truth, and most surely they are liars.
آیت ۹۱
مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ وَّمَا كَانَ مَعَهٗ مِنْ اِلٰهٍ اِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ اِلٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍؕ سُبْحٰنَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُوْنَۙ ﴿۹۱﴾
Verse 91
مَا ٱتَّخَذَ ٱللَّهُ مِن وَلَدٍ وَمَا كَانَ مَعَهُۥ مِنْ إِلَٰهٍ ج إِذًا لَّذَهَبَ كُلُّ إِلَٰهٍۭ بِمَا خَلَقَ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ج سُبْحَٰنَ ٱللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ ﴿91﴾

مَا اتَّخَذَ اللّٰهُ مِنْ وَّلَدٍ ؛ اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں بنایا ، نہ اس کی بیٹیاں ہیں ۔ بُت پرست فرشتوں کو خدا کی بیٹیاں کہتے تھے ۔ یہودی عزیر علیہ السلام کو ، نصرانی عیسیٰ علیہ السلام کو خدا کا بیٹا کہتے ہیں ۔ خدا اور بندے میں آخر کچھ تو مناسبت ہو ۔ وجود بالذات اور وجود بالعرض دونوں میں کیا مناسبت ہے ۔ وَمَا كَانَ مَعَهٗ ؛ اور نہیں تھا اللہ کے ساتھ ، اور نہیں ہے اللہ کے ساتھ ، خدا کے ساتھ ۔ كَانَ بھی آئے تو اس کا ترجمہ ”ہے“ کرنا چاہئیے ۔ کیونکہ خدائے تعالیٰ جو پہلے تھا سو اب بھی ہے ۔ مِنْ إِلٰهٍ ؛ اس کے ساتھ کوئی خدا نہیں ہے ۔ وہ وحدہ لا شریک لہ ہے ۔ إِذًا ؛ تب تو ، اگر کوئی اور خدا بھی ہوتا ۔ لَّذَهَبَ كُلُّ[ص ۲۵] إِلٰهٍ بِمَا خَلَقَ ؛ البتہ ہر ایک معبود اپنی مخلوق کو لے جاتا ۔ وَلَعَلَا بَعْضُهُمْ عَلٰى بَعْضٍ ؛ اور البتہ ان کے بعض بعض پر چڑھائی کرتے ، غالب ہونے کی کوشش کرتے ۔ اور یہ نظام برقرار نہیں رہتا ۔ ذرا غور کرو ! جرمن ، روسی ، انگریز ، امریکی یہ سب دنیا میں کیا فساد برپا کر رہے ہیں ۔ عورتیں ، بڈھے ، بچے سب نذرِ آتش ۔ ان میں محبت کا مادہ تو ہے ہی نہیں ۔ ایک دوسرے کو ہیں کہ فنا کر رہے ہیں ۔ اونچ ذات والے نیچ ذات والوں پر کیا ظلم و ستم کر رہے ہیں ۔ جہاں حکومت ملی ہر قسم کا ظلم و ستم جائز ۔ آزاد کروانے کے مدعی ساری دنیا کو غلام بنا رہے ہیں ۔ لہٰذا خدا ایک ہے اس کی وحدت کی وجہ سے دنیا کا نظام قائم ہے ۔ سُبْحٰنَ اللّٰهِ ؛ اللہ پاک ہے ۔ عَمَّا يَصِفُوْنَ ؛ ان باتوں سے کہ یہ بیان کرتے ہیں ۔ ان اوصاف سے کہ یہ اس کو موصوف سمجھتے ہیں ۔

Ma ’ttakhadha ’llāhu min waladin: Allāh has not taken anyone as a son, nor does He have daughters. The idolaters used to call the angels the daughters of God; the Jews call ‘Uzayr (peace be upon him) and the Christians call ‘Īsā (peace be upon him) the son of God. Yet there must be some ontological affinity between father and child—what affinity can there possibly be between the Necessarily Existent by Essence (Wujūd bi’dh-Dhāt) and the contingently existent (wujūd bi’l-‘araḍ)? Wa mā kāna ma‘ahū: And there never was with Allāh—meaning there is not with Allāh, with God (even when the verb kāna is used regarding God, it should be rendered as ‘is’, because what God Almighty was in eternity, He ever remains)—min ilāhin: any other deity alongside Him; He is the One, without partner (Waḥdahū lā sharīka lah). Idhan: In that case—had there been any other god besides Him—la-dhahaba kullu:[p. ۲۵] Ilāhin bi-mā khalaqa: surely each deity would have taken away what it had created. Wa la-‘alā ba‘ḍuhum ‘alā ba‘ḍin: And surely some of them would havemounted an assault against others, striving to overpower one another, and this cosmic order could never have remained intact. Just reflect! Look at what corruption and devastation the Germans, Russians, British, and Americans are wreaking across the world: women, the elderly, and children are all consigned to the flames! There is not a trace of genuine affection in them; they are bent upon annihilating one another. Look at what tyranny and oppression the upper castes inflict upon the lower castes! Wherever power is gained, every form of tyranny and oppression is deemed permissible, and those who claim to liberate humanity are enslaving the entire world. Therefore, God is One, and it is by virtue of His Unity (Waḥdat) that the order of the universe stands firm. Subḥāna ’llāhi: Pure and transcendent is Allāh—‘ammā yaṣifūn: above all that they ascribe to Him, and above the attributes with which they characterize Him.

ترجمہ (آیت ۹۱) :- اللہ نے کسی کو اپنا بیٹا نہیں ٹھہرایا ۔ اس کے ساتھ اور کوئی معبود نہیں ۔ تب تو ہر ایک دیوتا اپنی مخلوق کو لے جاتا اور بعض بعض پر چڑھائی کرتے ۔ اللہ ان بیہودہ باتوں سے کہ یہ کہتے ہیں پاک ہے ۔
Translation (Verse 91): Allāh has not taken anyone as His son, nor is there any other deity alongside Him; in that case, each deity would have taken away its own creation, and some would have risen up to overpower others. Pure is Allāh above the foolish things that they utter!
آیت ۹۲
عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَۗ ﴿۹۲﴾
Verse 92
عَٰلِمِ ٱلْغَيْبِ وَٱلشَّهَٰدَةِ فَتَعَٰلَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ﴿92﴾

عٰلِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ ؛ وہ غائب اور حاضر سب کو جانتا ہے ، نہاں اور عیاں اس سے کچھ چھپا نہیں ۔ چھپا اور کھلا اس سے مخفی نہیں ۔ فَتَعٰلٰى عَمَّا يُشْرِكُوْنَ ؛ وہ اعلیٰ اور ارفع ہے ان سے کہ یہ شرک کرتے ہیں ۔ وہ ان کے شرک سے بالاتر ہے ۔

‘Ālimi ’l-ghaybi wa’sh-shahādati: He knows both the unseen and the witnessed; neither the hidden nor the manifest is concealed from Him, and neither the secret nor the open is unknown to Him. Fa-ta‘ālā ‘ammā yushrikūn: So exalted and supreme is He above what they associate with Him; He transcends their polytheism altogether.

ترجمہ (آیت ۹۲) :- وہ غائب و حاضر سب کا علم رکھتا ہے وہ ان کے شرک سے اعلیٰ و ارفع ہے ۔
Translation (Verse 92): He possesses knowledge of both the unseen and the present; He is far exalted and supreme above their polytheism.
آیت ۹۳
قُلْ رَّبِّ اِمَّا تُرِيَنِّيْ مَا يُوْعَدُوْنَۙ ﴿۹۳﴾
Verse 93
قُل رَّبِّ إِمَّا تُرِيَنِّى مَا يُوعَدُونَ ﴿93﴾

قُلْ ؛ پیغمبر ! تم کہو ۔ رَّبِّ ؛ اے میرے رب ۔ إِمَّا تُرِيَنِّيْ ؛ تو کبھی تو مجھ کو دکھا دے ۔ مَا يُوْعَدُوْنَ ؛ جس سزا اور عقوبت کا کہ ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ۔

Qul: O Prophet, say: Rabbi: O my Lord! Immā turiyannī: If You should ever show me—mā yū‘adūn: that punishment and retribution which they are promised—

ترجمہ (آیت ۹۳) :- تم کہو ! اے میرے رب تو مجھے کبھی تو دکھا دے اس عذاب کو کہ ان سے وعدہ کیا جاتا ہے ۔
Translation (Verse 93): Say: ‘O my Lord, if You should ever show me that chastisement which they are promised—’
آیت ۹۴
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِيْ فِي الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ﴿۹۴﴾
Verse 94
رَبِّ فَلَا تَجْعَلْنِى فِى ٱلْقَوْمِ ٱلظَّٰلِمِينَ ﴿94﴾

رَبِّ ؛ اے میرے رب ! فَلَا تَجْعَلْنِيْ ؛ پھر نہ کر دے تو مجھ کو ۔ فِي الْقَوْمِ الظّٰلِمِيْنَ ؛ ظالم لوگوں میں سے ۔

Rabbi: O my Lord! Fa-lā taj‘alnī: Then do not place me—fi ’l-qawmi ’ẓ-ẓālimīn: among the wrongdoing people.

ترجمہ (آیت ۹۴) :- میرے پروردگار تو مجھے ظالموں اور ستمگاروں میں داخل نہ کر (میں تیرا فرماں بردار بندہ ہوں) ۔
Translation (Verse 94): ‘O my Lord, do not place me among the wrongdoers and oppressors [for I am Your obedient servant].’
آیت ۹۵
[ص ۲۶] وَاِنَّا عَلٰٓي اَنْ نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقٰدِرُوْنَ ﴿۹۵﴾
Verse 95
[p. ۲۶] وَإِنَّا عَلَىٰٓ أَن نُّرِيَكَ مَا نَعِدُهُمْ لَقَٰدِرُونَ ﴿95﴾

وَإِنَّا ؛ اور بے شک ہم ۔ عَلٰٓى أَنْ نُّرِيَكَ ؛ کہ تم کو دکھا دیں ۔ مَا نَعِدُهُمْ ؛ اس عذاب کو کہ جس کا ہم وعدہ کر رہے ہیں ۔ لَقٰدِرُوْنَ ؛ یقیناً قادر ہیں ۔

Wa innā: And indeed We—‘alā an nuriyaka: to show you—mā na‘iduhum: that chastisement which We promise them—la-qādirūn: are most surely Able.

ترجمہ (آیت ۹۵) :- یقیناً ہم تم کو جس کا وعدہ کر رہے ہیں ، دکھانے پر قادر ہیں ۔
Translation (Verse 95): Most surely We are Able to show you that which We promise them.
آیت ۹۶
اِدْفَعْ بِالَّتِيْ هِيَ اَحْسَنُ السَّيِّئَةَؕ نَحْنُ اَعْلَمُ بِمَا يَصِفُوْنَ ﴿۹۶﴾
Verse 96
ٱدْفَعْ بِٱلَّتِى هِىَ أَحْسَنُ ٱلسَّيِّئَةَ ج نَحْنُ أَعْلَمُ بِمَا يَصِفُونَ ﴿96﴾

ادْفَعْ ؛ دفع کر ۔ بِالَّتِيْ هِيَ أَحْسَنُ ؛ اس طریقہ سے کہ بہتر ہے ، احسن ہے ۔ السَّيِّئَةَ ؛ برائی کو ۔ نَحْنُ أَعْلَمُ ؛ ہم کو خوب علم ہے ، ہم خوب جانتے ہیں ۔ بِمَا يَصِفُوْنَ ؛ اس کو کہ یہ بیان کرتے ہیں ، بتاتے ہیں ، نسبت کیا کرتے ہیں ۔

Idfa‘: Repel—bi’llatī hiya aḥsanu: in the manner that is best and most gracious—as-sayyi’ata: evil. Naḥnu a‘lamu: We know full well—bi-mā yaṣifūn: what they utter, describe, and falsely attribute.

ترجمہ (آیت ۹۶) :- برائی کو بھلائی سے دفع کرو ۔ یہ جو کچھ کہا کرتے ہیں ہم اس کو خوب جانتے ہیں ۔
Translation (Verse 96): Repel evil with goodness; We know full well all that they utter.
آیت ۹۷
وَقُلْ رَّبِّ اَعُوْذُ بِكَ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِۙ ﴿۹۷﴾
Verse 97
وَقُل رَّبِّ أَعُوذُ بِكَ مِنْ هَمَزَٰتِ ٱلشَّيَٰطِينِ ﴿97﴾

وَقُلْ ؛ اور اے پیغمبر تم دُعا کرو ۔ رَّبِّ ؛ اے میرے رب ! أَعُوْذُ بِكَ ؛ میں تیری پناہ لیتا ہوں ۔ مِنْ هَمَزٰتِ الشَّيٰطِيْنِ ؛ شیطانوں کے وسوسے اور چھیڑ چھاڑ سے ۔

Wa qul: And O Prophet, supplicate: Rabbi: O my Lord! A‘ūdhu bika: I seek refuge in You—min hamazāti ’sh-shayāṭīn: from the whisperings, proddings, and provocations of the devils.

ترجمہ (آیت ۹۷) :- تم کہو ! اے میرے رب میں تیری پناہ لیتا ہوں شیطانوں کے وسوسوں سے ۔
Translation (Verse 97): And say: ‘O my Lord, I seek refuge in You from the whisperings of the devils.’
آیت ۹۸
وَاَعُوْذُ بِكَ رَبِّ اَنْ يَّحْضُرُوْنِ ﴿۹۸﴾
Verse 98
وَأَعُوذُ بِكَ رَبِّ أَن يَحْضُرُونِ ﴿98﴾

وَأَعُوْذُ بِكَ ؛ اور میں تیری پناہ لیتا ہوں ۔ رَبِّ ؛ اے میرے رب ۔ أَنْ يَّحْضُرُوْنِ ؛ کہ میرے پاس حاضر ہوں ، میرے پاس آئیں ۔

Wa a‘ūdhu bika: And I seek refuge in You—Rabbi: O my Lord—an yaḥḍurūn: lest they be present with me or approach me.

ترجمہ (آیت ۹۸) :- اور میں تیری پناہ لیتا ہوں اے میرے رب اس بات سے کہ (شیاطین) میرے پاس حاضر ہوں ۔
Translation (Verse 98): ‘And I seek refuge in You, O my Lord, lest they [the devils] be present near me.’
آیت ۹۹
حَتّٰٓي اِذَا جَآءَ اَحَدَهُمُ الْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ارْجِعُوْنِۙ ﴿۹۹﴾
Verse 99
حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَ أَحَدَهُمُ ٱلْمَوْتُ قَالَ رَبِّ ٱرْجِعُونِ ﴿99﴾

کافروں کی یہ حالت ہوگی ۔ حَتّٰٓى إِذَا جَآءَ ؛ یہاں تک کہ جب آجائے ۔ أَحَدَهُمُ الْمَوْتُ ؛ ان میں سے کسی ایک کے پاس موت ۔ قَالَ ؛ کہے گا ۔ رَبِّ ؛ اے میرے رب ۔ ارْجِعُوْنِ ؛ مجھے واپس کرو یعنی دنیا میں پھر بھیج ۔

Such will be the state of the disbelievers: Ḥattā idhā jā’a: Until, when there comes—aḥadahumu ’l-mawtu: unto one of them death—qāla: he will cry out: Rabbi: O my Lord! Irji‘ūn: Send me back—that is, return me once more to the world!

ترجمہ (آیت ۹۹) :- یہاں تک کہ (کافر) جب ان کی موت آ جاتی ہے تو کہیں گے (خدایا ! مجھ کو دنیا میں پھر بھیج) اے میرے رب ان کو کہہ دے کہ واپس کر دیں مجھ کو ۔
Translation (Verse 99): Until, when death comes to one of them [the disbelievers], he says: ‘[O God! Send me back to the world!] O my Lord, command them to send me back—’
آیت ۱۰۰
[ص ۲۷] لَعَلِّيْٓ اَعْمَلُ صَالِحًا فِيْمَا تَرَكْتُ كَلَّاؕ اِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآىِٕلُهَاؕ وَمِنْ وَّرَآىِٕهِمْ بَرْزَخٌ اِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ ﴿۱۰۰﴾
Verse 100
[p. ۲۷] لَعَلِّىٓ أَعْمَلُ صَٰلِحًا فِيمَا تَرَكْتُ ج كَلَّآ ج إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا صلے وَمِن وَرَآئِهِم بَرْزَخٌ إِلَىٰ يَوْمِ يُبْعَثُونَ ﴿100﴾

لَعَلِّيْٓ ؛ شاید کہ میں ، تاکہ میں ۔ أَعْمَلُ صَالِحًا ؛ اچھا کام کروں ، عملِ صالح کروں ۔ فِيْمَا تَرَكْتُ ؛ اس دنیا میں کہ جس کو میں چھوڑا ہوں ۔ كَلَّا ؛ ایسا ہرگز نہ ہوگا ۔ إِنَّهَا كَلِمَةٌ هُوَ قَآئِلُهَا ؛ یہ وہی بات ہے کہ وہ کہتا ہے ، دنیا میں بھی لوگوں کا یہی حال ہے ۔ جب تکلیف آتی ہے ، مصیبت پڑتی ہے تو خدا یاد آتا ہے ، اس کا ذکر کرنے لگتے ہیں ، گناہوں سے توبہ کرتے ہیں ، پھر جہاں راحت و آرام کا زمانہ آیا پھر وہی غفلت ، پھر وہی نافرمانی ۔ وَمِنْ وَّرَآئِهِمْ ؛ اور ان کے سامنے ۔ وَرَآء کا لفظ آگے اور پیچھے دونوں پر مستعمل ہوتا ہے ۔ اصل وَرَي کے معنی ہیں چھپانا ۔ سامنے کی چیز اس کو چھپاتی ہے ، پیچھے کی چیز کو وہ چھپاتا ہے ۔ بَرْزَخٌ ؛ ایک پردہ ہے ، ایک آڑھ ہے ، ایک درمیانی چیز ہے ۔ إِلٰى يَوْمِ يُبْعَثُوْنَ ؛ مر کر اُٹھنے کے دن تک ۔

La‘allī: So that perhaps I may—a‘malu ṣāliḥan: do good and perform righteous deeds—fīmā taraktu: in that world which I have left behind. Kallā: By no means! It shall never be so. Innahā kalimatun huwa qā’iluhā: It is merely a word that he utters. Even in this world, such is the condition of people: when distress or calamity strikes, they remember God, begin invoking Him, and repent of their sins; then, no sooner does a time of ease and comfort return than they relapse into the same heedlessness and the same disobedience. Wa min warā’ihim: And before them—the word warā’ is used in Arabic for both ‘in front of’ and ‘behind’, for its root warā means to conceal: what lies in front conceals a person, and a person conceals what lies behind him—barzakhun: there is a veil, a barrier, an intervening realm (Barzakh)—ilā yawmi yub‘athūn: until the Day when they are raised up after death.

اب پچھتاوے کیا ہووت ہےجب چڑیاں چگ گئیں کھیت
اب پچھتاوے کیا ہووت ہےجب چڑیاں چگ گئیں کھیت
What avails regret now, when the birds have alreadypecked the field bare?

ابھی وقت ہے تم زندہ ہو ۔ صحت و عافیت سے ہو ، کچھ کر لو ، یہاں سے کچھ توشہ لے جاؤ ۔ دنیا آخرت کی کھیتی ہے ۔ یہاں بوؤ گے تو وہاں کاٹو گے ۔

There is still time while you are alive and enjoy health and well-being: accomplish something now, and take provisions with you from here! This world is the tillage of the Hereafter: what you sow here, you shall reap there.

ترجمہ (آیت ۱۰۰) :- تاکہ میں عملِ صالح اور نیک کام کروں اس دنیا میں جس کو میں نے چھوڑا ہے ۔ نہیں ! ہرگز نہیں ۔ یہ وہی بات ہے جس کو یہ کہنے والا ہی ہے ۔ قیامت تک ان کے سامنے پردہ پڑ گیا ہے ۔
Translation (Verse 100): ‘—so that I may perform righteous deeds and good works in the world that I have left behind.’ Nay, by no means! It is merely a word that he utters; and before them stands a barrier [Barzakh] until the Day of Resurrection.
آیت ۱۰۱
فَاِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ فَلَآ اَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَىِٕذٍ وَّلَا يَتَسَآءَلُوْنَ ﴿۱۰۱﴾
Verse 101
فَإِذَا نُفِخَ فِى ٱلصُّورِ فَلَآ أَنسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ وَلَا يَتَسَآءَلُونَ ﴿101﴾

فَإِذَا نُفِخَ فِي الصُّوْرِ ؛ پھر جب صور پھونکا جائے گا ، نرسنگا پھونکا جائے گا ، بگل بجے گا ۔ فَلَا أَنْسَابَ بَيْنَهُمْ يَوْمَئِذٍ ؛ اس دن آپس میں نہ ناتے رہیں گے نہ رشتے ۔ کوئی کسی کا نہ ہوگا ۔ وَّلَا يَتَسَآءَلُوْنَ ؛ اور نہ ایک دوسرے کو پوچھے گا ، نہ سوال ہوگا نہ جواب ۔ ہر ایک اپنے حال میں مشغول ۔

Fa-idhā nufikha fi ’ṣ-ṣūri: Then, when the Trumpet is blown, the horn is sounded, and the bugle blasts—fa-lā ansāba baynahum yawma’idhin: on that Day neither ties of kinship nor lineages will avail among them; no one will belong to anyone else—wa lā yatasā’alūn: nor will they ask after one another; there will be neither inquiry nor reply, for each soul will be wholly absorbed in its own plight.

ترجمہ (آیت ۱۰۱) :- پھر جب صور پھونکا جائے گا تو اس دن آپس کے ناتے رشتے کچھ نہ رہیں گے اور کوئی کسی کو نہ پوچھے گا ۔
Translation (Verse 101): Then, when the Trumpet is blown, on that Day no ties of kinship will remain among them, nor will anyone ask after another.
آیت ۱۰۲
فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ﴿۱۰۲﴾
Verse 102
فَمَن ثَقُلَتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿102﴾

فَمَنْ ثَقُلَتْ مَوَازِيْنُهٗ ؛ پھر جن کے ایمان و عمل کے پلے بھاری ہوں گے ۔ فَأُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ؛ پھر وہی ہیں فلاح پانے والے ، کامیاب ۔

Fa-man thaqulat mawāzīnuhū: Then, those whose scales of faith and righteous deeds are heavy—fa-ulā’ika humu ’l-mufliḥūn: it is they who are thefelicitous and the triumphant.

ترجمہ (آیت ۱۰۲) :- پھر جس کے اعمال کے پلے بھاری ہوں گے وہی لوگ فلاح پانے والے ، کامیاب ہوں گے ۔
Translation (Verse 102): Then, those whose scales of deeds are heavy—it is they who will attain felicity and triumph.
آیت ۱۰۳
[ص ۲۸] وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ فَاُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ خَسِرُوْٓا اَنْفُسَهُمْ فِيْ جَهَنَّمَ خٰلِدُوْنَۚ ﴿۱۰۳﴾
Verse 103
[p. ۲۸] وَمَنْ خَفَّتْ مَوَٰزِينُهُۥ فَأُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ خَسِرُوٓا۟ أَنفُسَهُمْ فِى جَهَنَّمَ خَٰلِدُونَ ﴿103﴾

وَمَنْ خَفَّتْ مَوَازِيْنُهٗ ؛ اور جس کے اعمال کے پلے ہلکے ہوں ، خفیف ہوں ۔ فَأُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَ ؛ پس وہی ہیں ، وہ لوگ ۔ خَسِرُوْا أَنْفُسَهُمْ ؛ جنھوں نے خسارے میں ڈالا اپنے نفسوں کو اور اپنا نقصان کر لیا ۔ فِيْ جَهَنَّمَ ؛ دوزخ میں ہیں ۔ خٰلِدُوْنَ ؛ ہمیشہ رہنے والے ۔

Wa man khaffat mawāzīnuhū: And he whose scales of deeds are light—fa-ulā’ika ’lladhīna: it is they—khasirū anfusahum: who have plunged their own souls into loss and ruined themselves; fī Jahannama: in Hell—khālidūn: they shall abide forever.

ترجمہ (آیت ۱۰۳) :- اور جن کے اعمال کے پلے ہلکے ہوئے انھوں نے اپنے آپ کو خسارے اور نقصان میں ڈالا ۔ جہنم میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔
Translation (Verse 103): And those whose scales of deeds are light—they have plunged themselves into loss and ruin; in Hell they shall abide forever.
آیت ۱۰۴
تَلْفَحُ وُجُوْهَهُمُ النَّارُ وَهُمْ فِيْهَا كٰلِحُوْنَ ﴿۱۰۴﴾
Verse 104
تَلْفَحُ وُجُوهَهُمُ ٱلنَّارُ وَهُمْ فِيهَا كَٰلِحُونَ ﴿104﴾

تَلْفَحُ ؛ جھلسا رہی ہے ، جلا ڈال رہی ہے ۔ وُجُوْهَهُمُ ؛ ان کے چہروں کو ۔ النَّارُ ؛ آگ ۔ وَهُمْ فِيْهَا كَالِحُوْنَ ؛ اور وہ دوزخ میں بدشکل ہو رہے ہیں ، تیوری چڑھائے ہوئے ہیں ، منہ برا بنا رہے ہیں ، ترش رو ہیں ۔

Talfaḥu: Scorches and burns—wujūhahumu: their faces—an-nāru: the Fire. Wa hum fīhā kāliḥūn: And therein they are disfigured, scowling, grimacing with contorted faces, and morose.

ترجمہ (آیت ۱۰۴) :- آگ ان کے چہروں کو جھلس رہی ہے اور وہ اس میں اپنا منہ برا بنا رہے ہیں ۔
Translation (Verse 104): The Fire scorches their faces, and therein they grimace with contorted countenances.
آیت ۱۰۵
اَلَمْ تَكُنْ اٰىٰتِيْ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ ﴿۱۰۵﴾
Verse 105
أَلَمْ تَكُنْ ءَايَٰتِى تُتْلَىٰ عَلَيْكُمْ فَكُنتُم بِهَا تُكَذِّبُونَ ﴿105﴾

أَلَمْ تَكُنْ آيٰتِيْ ؛ کیا نہ تھیں ہماری آیتیں ۔ تُتْلٰى عَلَيْكُمْ ؛ تم پر تلاوت کی جاتیں ، پڑھ کر سنائی جاتیں ۔ فَكُنْتُمْ بِهَا تُكَذِّبُوْنَ ؛ اور تم ان کی تکذیب کرتے تھے ، جھٹلاتے تھے ۔

A-lam takun āyātī: Were not My verses—tutlā ‘alaykum: recited and read out to you—fa-kuntum bihā tukadhdhibūn: yet you used to deny and belie them?

ترجمہ (آیت ۱۰۵) :- کیا تم کو ہماری آیتیں پڑھ کر سنائی نہیں جاتی تھیں اور تم ان کو جھٹلاتے تھے ۔
Translation (Verse 105): ‘Were My verses not recited to you, and yet you used to belie them?’
آیت ۱۰۶
قَالُوْا رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّيْنَ ﴿۱۰۶﴾
Verse 106
قَالُوا۟ رَبَّنَا غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّينَ ﴿106﴾

قَالُوْا ؛ ان لوگوں نے کہا ، یا ، کہیں گے ۔ رَبَّنَا ؛ اے ہمارے رب ! غَلَبَتْ عَلَيْنَا شِقْوَتُنَا ؛ غالب آ گئی ہم پر ہماری شقاوت ، بدبختی ، کم نصیبی ۔ وَكُنَّا قَوْمًا ضَآلِّيْنَ ؛ اور ہم تھے گمراہ قوم ، ضلالت میں پھنسے ہوئے ، گمراہ ، بہکی ہوئی قوم ۔

Qālū: They said—or will say: Rabbanā: O our Lord! Ghalabat ‘alaynā shiqwatunā: Our wretchedness, misfortune, and ill-fate overcame us—wa kunnā qawman ḍāllīn: and we were a misguided people, entangled in error, astray and deluded.

ترجمہ (آیت ۱۰۶) :- وہ لوگ کہیں گے خدایا ہم پر ہماری شقاوت چھا گئی تھی اور ہم ایسے لوگ تھے جو ضلالت میں پھنسے ہوئے تھے (اور گمراہ تھے) ۔
Translation (Verse 106): They will say: ‘O God, our wretchedness overwhelmed us, and we were a people entangled in misguidance [and gone astray].’
آیت ۱۰۷
رَبَّنَآ اَخْرِجْنَا مِنْهَا فَاِنْ عُدْنَا فَاِنَّا ظٰلِمُوْنَ ﴿۱۰۷﴾
Verse 107
رَبَّنَآ أَخْرِجْنَا مِنْهَا فَإِنْ عُدْنَا فَإِنَّا ظَٰلِمُونَ ﴿107﴾

[ص ۲۹] رَبَّنَا ؛ اے ہمارے رب ۔ أَخْرِجْنَا مِنْهَا ؛ ہم کو نکال لے اس سے ، ہم کو دوزخ سے خارج کر ۔ فَإِنْ عُدْنَا ؛ پھر اگر ہم اگلی حالت کی طرف عود کریں ، وہی کام کریں جو پہلے کرتے تھے ۔ فَإِنَّا ظٰلِمُوْنَ ؛ تب تو ہم بے شک ظالم ہوں گے ، ستمگار ہوں گے ، گنہگار ہوں گے ۔

[p. ۲۹] Rabbanā: O our Lord! Akhrijnā minhā: Bring us forth from it, take us out of Hell! Fa-in ‘udnā: Then, if we ever return to our former state and repeat the deeds we used to do before—fa-innā ẓālimūn: then we would indeed be wrongdoers, transgressors, and sinners.

ترجمہ (آیت ۱۰۷) :- اے پروردگار ہم کو اس سے نکال اگر ہم پھر ایسا کریں تو بے شک ظالم ہوں گے ۔
Translation (Verse 107): ‘O Lord, bring us out of it! If we ever return to such ways again, then we will indeed be wrongdoers.’
آیت ۱۰۸
قَالَ اخْسَـُٔوْا فِيْهَا وَلَا تُكَلِّمُوْنِ ﴿۱۰۸﴾
Verse 108
قَالَ ٱخْسَـُٔوا۟ فِيهَا وَلَا تُكَلِّمُونِ ﴿108﴾

قَالَ ؛ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ۔ اخْسَئُوْا ؛ دُور ہو ۔ فِيْهَا ؛ دوزخ میں ، پھٹکار ہے تم پر اس میں ۔ وَلَا تُكَلِّمُوْنِ ؛ اور اب مجھ سے کچھ نہ بولو ، مت کلام کرو ۔

Qāla: Allāh Almighty will say: Ikhsa’ū: Be driven away in ignominy—fīhā: into Hell; accursed are you therein! Wa lā tukallimūn: And do not speak to Me anymore, nor address Me.

ترجمہ (آیت ۱۰۸) :- فرمائے گا : دوزخ میں جاؤ ، دُور ہو ، اور اب مجھ سے کچھ نہ بولو ۔
Translation (Verse 108): He will say: ‘Remain driven away in Hell, begone, and speak not to Me anymore!’
آیت ۱۰۹
اِنَّهٗ كَانَ فَرِيْقٌ مِّنْ عِبَادِيْ يَقُوْلُوْنَ رَبَّنَآ اٰمَنَّا فَاغْفِرْ لَنَا وَارْحَمْنَا وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَج صلے ﴿۱۰۹﴾
Verse 109
إِنَّهُۥ كَانَ فَرِيقٌ مِّنْ عِبَادِى يَقُولُونَ رَبَّنَآ ءَامَنَّا فَٱغْفِرْ لَنَا وَٱرْحَمْنَا وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿109﴾

إِنَّهٗ كَانَ فَرِيْقٌ ؛ ان کے مقابل ایک اور فریق بھی تھا ۔ مِّنْ عِبَادِيْ ؛ میرے بندوں میں سے ۔ يَقُوْلُوْنَ ؛ کہتے تھے ۔ رَبَّنَآ آمَنَّا ؛ اے ہمارے رب ! ہم تجھ پر ایمان رکھتے تھے ، ہم ایمان لائے ہیں ، تیرا یقین رکھتے ہیں ۔ فَاغْفِرْ لَنَا ؛ تو ہماری مغفرت کر ، ہم کو بخش دے ، معاف کر ۔ وَارْحَمْنَا ؛ اور ہم پر رحم کر ۔ وَأَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ ؛ اور تو ہے بہتر رحم کرنے والا ۔

Innahū kāna farīqun: In contrast to them, there was another party—min ‘ibādī: among My servants—yaqūlūna: who used to say: Rabbanā āmannā: ‘O our Lord! We have believed in You, we have embraced faith and hold firm conviction in You; fa’ghfir lanā: so grant us forgiveness, pardon us, and absolve us; wa’rḥamnā: and have mercy upon us; wa Anta khayru ’r-rāḥimīn: for You are the Best of the merciful.’

ترجمہ (آیت ۱۰۹) :- میرے بندوں میں سے ایک جماعت ایسی بھی ہے جو کہتی ہے : اے ہمارے رب ہم تجھ پر ایمان لاتے ہیں ، لہٰذا ہماری مغفرت کر اور ہم پر رحم فرما اور تو بہترین رحم کرنے والا ہے ۔
Translation (Verse 109): ‘Indeed, there was a party among My servants who used to say: “O our Lord, we believe in You, so forgive us and have mercy upon us, for You are the Best of the merciful.”’
آیت ۱۱۰
فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا حَتّٰٓي اَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ ﴿۱۱۰﴾
Verse 110
فَٱتَّخَذْتُمُوهُمْ سِخْرِيًّا حَتَّىٰٓ أَنسَوْكُمْ ذِكْرِى وَكُنتُم مِّنْهُمْ تَضْحَكُونَ ﴿110﴾

فَاتَّخَذْتُمُوْهُمْ سِخْرِيًّا ؛ پھر تم نے ان کو مسخرا ٹھیرایا ۔ حَتّٰٓى أَنْسَوْكُمْ ذِكْرِيْ ؛ یہاں تک کہ تمہارے دوستوں ، ساتھیوں نے تم سے میری یاد کو بھلا دیا ۔ وَكُنْتُمْ مِّنْهُمْ تَضْحَكُوْنَ ؛ اور تم تو ان کی ہنسی اُڑایا کرتے تھے ، ان کی تضحیک کرتے تھے ۔

Fa-’ttakhadhtumūhum sikhriyyan: ‘But you took them as a laughingstock—ḥattā ansawkum dhikrī: until your preoccupation with mocking them (or your companions) caused you to forget My remembrance—wa kuntum minhum taḍḥakūn: while you used to laugh at them and hold them in derision.’

ترجمہ (آیت ۱۱۰) :- تم نے میرے بندوں کو مسخرا ٹھیرایا تھا ۔ اور لوگوں نے تم سے میری یاد کو (یادِ الٰہی کو) بھلا دیا تھا ۔ اور تم تو میرے بندوں پر ہنستے تھے (ان پر ٹھٹا اُڑاتے تھے) ۔
Translation (Verse 110): ‘You took My servants as a laughingstock until they caused you to forget My remembrance [the remembrance of God], while you used to laugh at My servants [and mock them in derision].’
آیت ۱۱۱
[ص ۳۰] اِنِّيْ جَزَيْتُهُمُ الْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوْٓاۙ اَنَّهُمْ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ ﴿۱۱۱﴾
Verse 111
[p. ۳۰] إِنِّى جَزَيْتُهُمُ ٱلْيَوْمَ بِمَا صَبَرُوٓا۟ أَنَّهُمْ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ ﴿111﴾

إِنِّيْ ؛ بے شک میں ۔ جَزَيْتُهُمُ ؛ میں نے ان کو جزا دی ، بدلہ دیا ۔ الْيَوْمَ ؛ آج کے دن ۔ بِمَا صَبَرُوْا ؛ اس وجہ سے کہ انھوں نے صبر کیا ، ان کے صبر کی وجہ سے ۔ أَنَّهُمْ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ ؛ وہی ہیں کامیاب ، فائز المرام ، مراد پانے والے ۔

Innī: ‘Indeed I—jazaytuhumu: have rewarded and recompensed them—al-yawma: this Day—bi-mā ṣabarū: because they endured patiently, on account of their steadfastness; annahum humu ’l-fā’izūn: it is they who are the triumphant, the winners who have attained their heart’s desire.’

ترجمہ (آیت ۱۱۱) :- آج میں نے ان کے صبر کی وجہ سے ان کو جزا دی ہے ۔ وہی ہیں کامیاب ، فائز المرام ۔
Translation (Verse 111): ‘Today I have rewarded them for their patience; it is they who are the triumphant, the attainers of their goal.’
آیت ۱۱۲
قٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِي الْاَرْضِ عَدَدَ سِنِيْنَ ﴿۱۱۲﴾
Verse 112
قَٰلَ كَمْ لَبِثْتُمْ فِى ٱلْأَرْضِ عَدَدَ سِنِينَ ﴿112﴾

قٰلَ ؛ اللہ تعالیٰ فرمائے گا ۔ كَمْ لَبِثْتُمْ ؛ تم کتنا رہے ۔ فِي الْأَرْضِ ؛ زمین میں ۔ عَدَدَ سِنِيْنَ ؛ برسوں کے شمار سے ، گنتی سے ۔

Qāla: Allāh Almighty will ask: Kam labithtum: ‘How long did you tarry—fi ’l-arḍi: on the earth—‘adada sinīn: in number of years, by count?’

ترجمہ (آیت ۱۱۲) :- فرمایا ! تم برسوں کے شمار سے کتنی مدت زمین میں رہے ۔
Translation (Verse 112): He will say: ‘How long did you remain on the earth in number of years?’
آیت ۱۱۳
قَالُوْا لَبِثْنَا يَوْمًا اَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ الْعَآدِّيْنَ ﴿۱۱۳﴾
Verse 113
قَالُوا۟ لَبِثْنَا يَوْمًا أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ فَسْـَٔلِ ٱلْعَآدِّينَ ﴿113﴾

قَالُوْا ؛ لوگ کہیں گے ۔ لَبِثْنَا ؛ ہم ٹھیرے ، ہم رہے ۔ يَوْمًا ؛ ایک دن ۔ أَوْ بَعْضَ يَوْمٍ ؛ یا ایک دن کا کچھ حصہ ۔ فَسْئَلِ الْعَآدِّيْنَ ؛ پھر تو سوال کر شمار کنندوں سے ، گننے والوں سے ۔

Qālū: They will reply: Labithnā: ‘We tarried and remained—yawman: a day—aw ba‘ḍa yawmin: or part of a day; fa-s’ali ’l-‘āddīn: so ask those who keep count and reckon.’

ترجمہ (آیت ۱۱۳) :- (انھوں نے) جواب دیا ہم ٹھہرے ایک پورا دن یا اس کا کچھ حصہ ۔ پھر تو گننے والوں سے سوال کر لے یا پوچھ لے ۔
Translation (Verse 113): [They] will answer: ‘We remained for a full day or part of a day; so ask those who keep count.’
آیت ۱۱۴
قٰلَ اِنْ لَّبِثْتُمْ اِلَّا قَلِيْلًا لَّوْ اَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ﴿۱۱۴﴾
Verse 114
قَٰلَ إِن لَّبِثْتُمْ إِلَّا قَلِيلًا صلے لَّوْ أَنَّكُمْ كُنتُمْ تَعْلَمُونَ ﴿114﴾

قٰلَ ؛ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ إِنْ لَّبِثْتُمْ ؛ تم نہیں ٹھیرے ، نہیں رہے ۔ إِلَّا قَلِيْلًا ؛ مگر کم ۔ لَّوْ أَنَّكُمْ كُنْتُمْ تَعْلَمُوْنَ ؛ کاش ہوتے تم جاننے والے ، تم کو کچھ علم ہوتا ، اگر تم جانتے تو ایسا نہ کہتے ۔

Qāla: Allāh Almighty will say: In labithtum: ‘You did not tarry or remain—illā qalīlan: save a little while—law annakum kuntum ta‘lamūn: would that you had known and possessed understanding! Had you known, you would not have acted thus.’

ترجمہ (آیت ۱۱۴) :- فرمایا ! تم اس میں بہت دن نہیں ٹھیرے رہے ۔ کاش تم جانتے ہوتے ۔
Translation (Verse 114): He will say: ‘You did not remain therein save a brief while—would that you had known!’
آیت ۱۱۵
اَفَحَسِبْتُمْ اَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ عَبَثًا وَّاَنَّكُمْ اِلَيْنَا لَا تُرْجَعُوْنَ ﴿۱۱۵﴾
Verse 115
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَٰكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ﴿115﴾

أَفَحَسِبْتُمْ ؛ تو کیا تم خیال کرتے ہو ۔ حَسِبَ - يَحْسِبُ - حِسَابًا ؛ گننا ۔ حُسْبَانًا ؛ گمان کرنا ۔ أَنَّمَا خَلَقْنٰكُمْ ؛ کہ ہم نے تم کو پیدا کیا ، مخلوق کیا ۔ عَبَثًا ؛ بے کار ، بے سود ، بے فائدہ ، مہمل ، خالی از حکمت ۔ وَأَنَّكُمْ ؛ اور یہ کہ تم ۔ إِلَيْنَا ؛ ہماری طرف ۔ لَا تُرْجَعُوْنَ ؛ نہ واپس کئے جاؤ گے ، نہ دوبارہ لائے جاؤ گے ، نہ پھر آؤ گے ، نہ رجوع کرو گے ۔

A-fa-ḥasibtum: ‘Did you then suppose?’ (Ḥasiba - yaḥsibu - ḥisāban means to count; with the verbal noun ḥusbānan it means to suppose or reckon.) Annamā khalaqnākum: ‘that We created you and brought you into existence—‘abathan: in vain, aimlessly, without purpose, meaninglessly, devoid of wisdom—wa annakum: and that you—ilaynā: unto Us—lā turja‘ūn: would not be returned, nor brought back again, nor come back to face Us?’

[ص ۱۹۱] ۳۱ ترجمہ (آیت ۱۱۵) :- پھر کیا تم خیال کرتے ہو کہ ہم نے تم کو عبث (بے فائدہ) پیدا کیا ۔ اور تم ہمارے پاس نہ آؤ گے (نہ لائے جاؤ گے) ۔
[p. ۱۹۱] Translation (Verse 115): “Did you then suppose that We created you in vain (without any purpose), and that you would not be returned unto Us?”
آیت ۱۱۶
فَتَعٰلَي اللّٰهُ الْمَلِكُ الْحَقُّۚ لَآ اِلٰهَ اِلَّا هُوَۚ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ ﴿۱۱۶﴾
Verse 116
فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلْمَلِكُ ٱلْحَقُّ صلے لَآ إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ رَبُّ ٱلْعَرْشِ ٱلْكَرِيمِ ﴿116﴾

فَتَعٰلَى اللّٰهُ ؛ پھر اللہ اعلیٰ اور بالا ہے ۔ اَلْمَلِكُ الْحَقُّ ؛ وہ برحق بادشاہ ہے ، وہ حقیقی سلطان ہے ۔ لَآ إِلٰهَ إِلَّا هُوَ ؛ اس کے سوائے کوئی لائقِ عبادت نہیں ۔ رَبُّ الْعَرْشِ الْكَرِيْمِ ؛ باکرامت عرش کا رب ، مالک ہے ۔

Fa-ta‘āla ’llāhu: Exalted then is Allāh—al-Maliku ’l-Ḥaqqu: the True Sovereign, the Real King. Lā ilāha illā huwa: There is no deity worthy of worship save Him—Rabbu ’l-‘Arshi ’l-Karīm: Lord of the Noble and Magnificent Throne.

ترجمہ (آیت ۱۱۶) :- پھر اللہ اعلیٰ و بالا ، حقیقی و برحق بادشاہ ہے ۔ اس کے سوائے کوئی لائقِ عبادت نہیں ۔ وہ عرشِ کریم کا مالک ہے (سب اس کے تحت تختِ سلطنت ہیں) ۔
Translation (Verse 116): Exalted then is Allah, the Supreme, the Sovereign of Truth! There is no god but He, Lord of the Bountiful Throne (all creation lies beneath the sovereign seat of His dominion).
آیت ۱۱۷
وَمَنْ يَّدْعُ مَعَ اللّٰهِ اِلٰهًا اٰخَرَۙ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖۙ فَاِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ اِنَّهٗ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ ﴿۱۱۷﴾
Verse 117
وَمَن يَدْعُ مَعَ ٱللَّهِ إِلَٰهًا ءَاخَرَ لَا بُرْهَٰنَ لَهُۥ بِهِۦ فَإِنَّمَا حِسَابُهُۥ عِندَ رَبِّهِۦٓ ج إِنَّهُۥ لَا يُفْلِحُ ٱلْكَٰفِرُونَ ﴿117﴾

وَمَنْ يَّدْعُ ؛ اور جو کوئی پکارے ، جو مانے ۔ مَعَ اللّٰهِ ؛ خدا کے ساتھ ۔ إِلٰهًا اٰخَرَ ؛ ایک دوسرے معبود کو ۔ لَا بُرْهَانَ لَهٗ بِهٖ ؛ کوئی دلیلِ قاطع نہیں ہے اس دعوے پر ۔ بَرَهَ - يَبْرَهُ - کاٹنا ۔ بُرْهَانٌ ؛ دلیلِ قاطع ۔ فَإِنَّمَا حِسَابُهٗ عِنْدَ رَبِّهٖ ؛ پھر اس کا حساب اس کے رب کے پاس ہوگا ۔ إِنَّهٗ ؛ بات یہ ہے ۔ لَا يُفْلِحُ الْكٰفِرُوْنَ ؛ کافروں کو فلاح نہ ہوگی ، کامیابی نہ ہوگی ، ان کا کچھ بھلا نہ ہوگا ۔

Wa man yad‘u: And whosoever invokes or accepts—ma‘a ’llāhi: alongside Allāh—ilāhan ākhara: another deity—lā burhāna lahū bihī: having no decisive proof for such a claim (baraha - yabrihu means to sever; burhān is a definitive, decisive proof)—fa-innamā ḥisābuhū ‘inda rabbihī: then his reckoning is only with his Lord. Innahū: The truth is that—lā yufliḥu ’l-kāfirūn: the disbelievers will never prosper, nor succeed, nor find any ultimate good.

ترجمہ (آیت ۱۱۷) :- اور جو اللہ کے سوائے کسی اور کو معبود کہے (کسی اور کو خدا کا شریک بنائے) کوئی دلیلِ قاطع نہیں ہے اس دعوے پر تو اس کا حساب تو اس کے رب کے پاس ہوگا ۔ بات یہ ہے کہ کافروں کو کبھی فلاح نہ ہوگی ۔
Translation (Verse 117): And whoever invokes another deity alongside Allah, possessing no valid proof thereof—his reckoning rests solely with his Lord. Verily, the disbelievers shall never prosper.
آیت ۱۱۸
وَقُلْ رَّبِّ اغْفِرْ وَارْحَمْ وَاَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَۗ ﴿۱۱۸﴾
Verse 118
وَقُل رَّبِّ ٱغْفِرْ وَٱرْحَمْ وَأَنتَ خَيْرُ ٱلرَّٰحِمِينَ ﴿118﴾

وَقُلْ ؛ اور پیغمبر تم کہو ۔ رَّبِّ ؛ اے میرے رب ! اغْفِرْ ؛ مغفرت کر ۔ وَارْحَمْ ؛ اور رحم کر ۔ وَأَنْتَ خَيْرُ الرّٰحِمِيْنَ ؛ اور تو بہتر رحم کرنے والا ہے ، رحم کرنے والوں میں سب سے بڑھ کر ہے ۔

Wa qul: And say, O Prophet: Rabbi: ‘My Lord! Ighfir: Grant forgiveness—wa-rḥam: and show mercy—wa anta khayru ’r-rāḥimīn: for You are the Best of those who show mercy, surpassing all in compassion.’

ترجمہ (آیت ۱۱۸) :- تم کہو ! اے پروردگار ! تو دامنِ مغفرت میں ڈھانپ لے اور رحم فرما ۔ تو ارحم الراحمین ہے ۔
Translation (Verse 118): And say: “My Lord! Forgive and have mercy, for You are the Best of the merciful!”

◈ [ص ۱۹۲] ۳۲ سُوْرَةُ النُّوْرِ مَدَنِيَّةٌ وَّهِيَ أَرْبَعٌ وَّسِتُّوْنَ اٰىَةً وَّتِسْعُ رُكُوْعَاتٍ
سورۃ النور مدینہ میں نازل ہوئی اس میں چونسٹھ (۶۴) آیتیں اور نو (۹) رکوع ہیں ۔

◈ [p. ۱۹۲] Sūrah al-Nūr — Revealed in Madīnah; it comprises sixty-four (64) verses and nine (9) Rukū‘s.

◈ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

◈ In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.

آیت ۱
سُوْرَةٌ اَنْزَلْنٰهَا وَفَرَضْنٰهَا وَاَنْزَلْنَا فِيْهَآ اٰىٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ﴿۱﴾
Verse 1
سُورَةٌ أَنزَلْنَٰهَا وَفَرَضْنَٰهَا وَأَنزَلْنَا فِيهَآ ءَايَٰتٍۭ بَيِّنَٰتٍ لَّعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿1﴾

سُوْرَةٌ أَنْزَلْنٰهَا ؛ ایک سورت ہے جس کو ہم نے اُتارا ہے ۔ وَفَرَضْنٰهَا ؛ اور اس کے احکام کو فرض اور لازم ٹھیرایا ہے ۔ وَأَنْزَلْنَا فِيْهَا ؛ اور اس میں ہم نے اُتارا ۔ اٰىٰتٍۭ بَيِّنٰتٍ ؛ واضح احکام ، صاف صاف باتیں ۔ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ؛ تاکہ تمہاری یاد دہانی ہو جائے ، تم نصیحت پکڑیں ، سمجھیں اور اس پر عمل کریں ۔

Sūratun anzalnāhā: A chapter which We have revealed—wa-faraḍnāhā: and Whose ordinances We have made obligatory and binding—wa-anzalnā fīhā: and We have sent down therein—āyātin bayyināt: clear signs, manifest ordinances, and unambiguous truths—la‘allakum tadhakkarūn: so that you may take admonition, comprehend them, and act accordingly.

ترجمہ (آیت ۱) :- یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اس کو اُتارا ہے اور اس کے احکام کو فرض کیا ہے ۔ اور اس میں صاف صاف باتیں اُتاری ہیں تاکہ تم یاد رکھو اور نصیحت پکڑو ۔
Translation (Verse 1): This is a Sūrah which We have revealed and enjoined, and wherein We have revealed clear signs so that you may be mindful.
آیت ۲
اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِيْ فَاجْلِدُوْا كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا مِائَةَ جَلْدَةٍۖ وَّلَا تَاْخُذْكُمْ بِهِمَا رَاْفَةٌ فِيْ دِيْنِ اللّٰهِ اِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِۚ وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآىِٕفَةٌ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ﴿۲﴾
Verse 2
ٱلزَّانِيَةُ وَٱلزَّانِى فَٱجْلِدُوا۟ كُلَّ وَٰحِدٍ مِّنْهُمَا مِا۟ئَةَ جَلْدَةٍ صلے وَلَا تَأْخُذْكُم بِهِمَا رَأْفَةٌ فِى دِينِ ٱللَّهِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَٱلْيَوْمِ ٱلْـَٔاخِرِ صلے وَلْيَشْهَدْ عَذَابَهُمَا طَآئِفَةٌ مِّنَ ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿2﴾

اَلزَّانِيَةُ وَالزَّانِيْ ؛ بدکار عورت اور بدکار مرد ۔ زنا کرنے والی عورت اور مرد ۔ تحریک عورت کی طرف سے ہوتی ہے ۔ فتنے کی جڑ وہی ہے ۔ اس کی صورت شکل آفت ، اس کی باتیں قیامت ۔ لہٰذا پہلے لفظ الزَّانِيَةُ کا ہے ۔ ہر چند کہ عورت کا حُسن و جمال محرک ہوتا ہے مگر فعلِ بد کا مرتکب مرد ہوتا ہے اور عورت موقع دیتی ہے ۔ فَاجْلِدُوْا ؛ پھر کوڑے مارو ۔ كُلَّ وَاحِدٍ مِّنْهُمَا ؛ ان میں سے ہر ایک کو ۔ مِائَةَ جَلْدَةٍ ؛ سو کوڑے ، درّے ، تازیانے ۔ وَلَا تَأْخُذْكُمْ بِهِمَا رَأْفَةٌ ؛ اور تم کو ان پر مہربانی نہ آجائے ، ان کے معاملہ میں تم ترس نہ کھاؤ ، رحم نہ آجائے ۔ فِيْ دِيْنِ اللّٰهِ ؛ احکامِ دینِ خدا میں ، اس کے احکام چلانے میں ۔ إِنْ كُنْتُمْ تُؤْمِنُوْنَ ؛ اگر تم کو ایمان اور یقین ہے ۔ بِاللّٰهِ وَالْيَوْمِ الْاٰخِرِ ؛ اللہ اور روزِ قیامت پر ، اس کی باز پرس پر ، اس کے عذاب پر ۔ وَلْيَشْهَدْ ؛ اور چاہیے کہ حاضر رہیں ، شاہد رہیں ، دیکھیں ۔ عَذَابَهُمَا ؛ دونوں کی سزا کے وقت ۔ طَآئِفَةٌ ؛ گروہ ، جماعت ۔ مِّنَ الْمُؤْمِنِيْنَ ؛ مسلمانوں کی ، ایمان داروں کی ۔

Al-zāniyatu wa’l-zānī: The fornicatress and the fornicator. The initial temptation frequently stems from woman; she is the root of the trial—her visage is a calamity, and her sweet speech an enchantment. Hence, the word al-zāniyah (the female fornicator) is placed first. Although woman’s allure serves as the stimulant, the active perpetrator of the transgression is the man, while the woman affords the opportunity. Fa-jlidū: Flog then—kulla wāḥidin minhumā: each one of the two—mi’ata jaldatin: with a hundred stripes (jaldah). Wa-lā ta’khudh-kum bihimā ra’fatun: And let not pity or compassion for them seize you—fī dīni ’llāhi: in executing the divine law and commandments of Allāh—in kuntum tu’minūna bi’llāhi wa’l-yawmi ’l-ākhir: if you truly believe in Allāh and the Last Day, in His reckoning and punishment. Wa-l-yash-had: And let there witness and be present at—‘adhābahumā: their punishment—ṭā’ifatun mina ’l-mu’minīn: a group or gathering of the believers.

[ص ۱۹۳] ۳۳ ترجمہ (آیت ۲) :- بدکار عورت اور بدکار مرد کو ، ان میں سے ہر ایک کو سو سو کوڑے مارو ۔ دین اور احکامِ الٰہی کے جاری کرنے میں تم کو ترس اور رحم نہ آنا چاہیے اگر تم خدا اور روزِ جزا پر ایمان رکھتے ہو ۔ اور مسلمانوں کا ایک گروہ ان کی سزا کے وقت حاضر رہنا چاہیے ۔
[p. ۱۹۳] Translation (Verse 2): Flog the fornicatress and the fornicator—each of them with a hundred stripes. And let not pity for them withhold you in executing the commandments of God’s religion, if you believe in God and the Last Day; and let a party of the believers witness their punishment.

صاحبو ! مذہبی احکام کتابوں میں رہ گئے ہیں ۔ عمل کرنے والے قبروں میں آرام سے سو رہے ہیں ۔ ہمارے زمانہ میں یہ جرم بہت کم واقع ہوتا تھا ۔ اور ہوتا بھی تھا تو امراء میں ، اب تو اس کی وبا عام ہو گئی ہے ۔ پہلے بدکار گنے جا سکتے تھے ، اب پاکدامنوں کے گننے کا وقت آگیا ہے ۔ پہلے عورتوں میں یہ عیب بہت کم تھا ، اب کوئی کسی سے کم نہیں ۔ کسی نے کہہ دیا کہ یوروپ میں مادر زادوں کا زور ہے ، یہاں بھی لوگوں نے اسی طرح زور پیدا کرنا چاہا ۔ بیسوا عورتیں اور بعض امیر گھروں میں خواص رہتی تھیں ۔ اب یہ خاصیت عام ہے اور خواصوں کی کیا کمی ہے ۔ اور بعض علماء اس کو صحیح ثابت کرنے کے لئے کوشاں ہیں ۔ متعتہ کے مسئلہ نے تو زنا کا نام ہی باقی نہیں رکھا ۔ کیا الفاظ بدلنے سے معنی بدل جاتا ہے ، حقیقت بدل جاتی ہے ؟ گلے سے اسلام کی رسی نکال پھینک دی ہے ۔ اب کودو ، دوڑو ، جو چاہو کرو ۔

O gentlemen! Religious ordinances have remained confined within the leaves of books; those who practiced them now rest peacefully within their graves. In our earlier days, this transgression occurred very rarely, and even when it did occur, it was largely among the aristocratic elites. Today, however, its contagion has become ubiquitous. Formerly, the transgressors could easily be counted on one’s fingers; today, the time has come when one must count the chaste! In earlier times, this vice was exceedingly rare among women; now, none lags behind another. Someone remarked that licentiousness reigns supreme in Europe, so here too people sought to cultivate that very indulgence. Courtesans and concubines used to exist only among certain wealthy households; now this characteristic has become widespread, and there is no dearth of such women. Moreover, certain scholars even strive to legitimize it! The doctrine of temporary marriage (mut‘ah) has virtually effaced the very designation of adultery. Does changing the verbal label alter the underlying meaning or transmute reality? People have cast off the halter of Islam from their necks—now jump, run, and do whatever you please!

آیت ۳
اَلزَّانِيْ لَا يَنْكِحُ اِلَّا زَانِيَةً اَوْ مُشْرِكَةًؗ وَّالزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَآ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌۚ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ عَلَي الْمُؤْمِنِيْنَ ﴿۳﴾
Verse 3
ٱلزَّانِى لَا يَنكِحُ إِلَّا زَانِيَةً أَوْ مُشْرِكَةً وَٱلزَّانِيَةُ لَا يَنكِحُهَآ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ ج وَحُرِّمَ ذَٰلِكَ عَلَى ٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿3﴾

اَلزَّانِيْ لَا يَنْكِحُ ؛ بدکار مرد جماع نہیں کرتا ۔ إِلَّا زَانِيَةً ؛ مگر بدکار عورت سے ۔ أَوْ مُشْرِكَةً ؛ یا بُت پرست عورت سے ۔ وَالزَّانِيَةُ لَا يَنْكِحُهَا ؛ اور بدکار عورت ، اس سے جماع نہیں کرتا ۔ إِلَّا زَانٍ أَوْ مُشْرِكٌ ؛ مگر بدکار مرد یا شرک کرنے والا ۔ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ ؛ اور یہ زنا حرام کیا گیا ہے ، ممنوع ہے ۔ عَلَى الْمُؤْمِنِيْنَ ؛ مسلمانوں پر ۔

Al-zānī lā yankiḥu: The fornicator commits sexual congress only—illā zāniyatan: with a fornicatress—aw mushrikah: or an idolatrous woman. Wa’l-zāniyatu lā yankiḥuhā: And the fornicatress—none engages in sexual congress with her—illā zānin aw mushrik: save a fornicator or an idolater. Wa-ḥurrima dhālika: And this fornication is made unlawful and forbidden—‘ala ’l-mu’minīn: unto the believers.

ترجمہ (آیت ۳) :- بدکار مرد ، بدکاری نہیں کرتا مگر اس کے جیسی بدکار عورت یا مشرکہ عورت سے ۔ اور بدکار عورت سے کوئی بدکاری نہیں کرتا مگر (اس کے جیسا) بدکار یا مشرک مرد ، اور یہ ممنوع ہے مسلمانوں کے لئے ۔
Translation (Verse 3): The fornicator engages in unlawful intercourse only with a fornicatress or an idolatrous woman, and none engages in unlawful intercourse with a fornicatress save a fornicator or an idolater; and such is forbidden unto the believers.

صاحبو ! اس آیت کے معنی سمجھنے میں بہت گڑ بڑ ہے ۔ اگر کوئی عورت یا مرد زنا میں مبتلا ہو تو کیا اس کا نکاح پاک دامن مرد یا عورت سے نہیں ہو سکتا ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ بُت پرست مرد سے یا عورت سے تو نکاح جائز ہی نہیں ہے ۔ کتابی عورت سے نکاح جائز ہے مگر اس کے ساتھ اِلَّا زَانٍ اَوْ مُشْرِكٌ بھی ہے اور بالاتفاق مشرک مرد سے کسی مسلمان عورت کا نکاح ہرگز درست نہیں ۔ یہی وجہ تو ہے کہ ہم نے لَا يَنْكِحُ کے معنے لئے ہیں ”بدکاری یا جماع نہیں کرتا“ اور نکاح کے لغوی معنے لئے ہیں نہ کہ اصطلاحِ شرعی یعنی بدکاری ، بدکاروں ہی کا کام ہے ۔ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ سے مراد نکاح نہیں ہے بلکہ زنا ہے ۔ یعنی زنا اور بدکاری مسلمانوں پر حرام ہے ۔[ص ۱۹۴] ۳۴ ایک اور بات یاد رکھو ! کہ جب عورت توبہ کر لیتی ہے تو اب وہ زانیہ نہیں رہتی بلکہ اَلتَّائِبُ مِنَ الذَّنْبِ كَمَنْ لَا ذَنْبَ لَهٗ میں داخل ہے ۔ اب اس کو زانیہ کہنا باعتبار مَا كَانَ کے ہے جو مجاز ہے ۔ وَحُرِّمَ ذٰلِكَ سے مُراد یہی ہو سکتی ہے کہ مسلمان متقی مرد کو طبعی طور سے بدکار عورت سے کراہت ہے گو وہ تائبہ ہی کیوں نہ ہو ۔

O gentlemen! There is considerable confusion surrounding the comprehension of this verse. If a woman or man falls into the sin of fornication, can they not contract marriage with a chaste partner? The answer is: marriage with an idolatrous man or woman is strictly impermissible in Islamic jurisprudence. Marriage with a woman of the People of the Book (Kitābiyyah) is permissible, yet the verse pairs illā zānin aw mushrik (save a fornicator or an idolater)—and by unanimous consensus, marriage of a Muslim woman to an idolater is entirely invalid. This is precisely why we have interpreted lā yankiḥu in its literal linguistic sense: ‘does not engage in sexual intercourse’—taking nikāḥ in its primal lexical signification rather than its canonical juristic sense—meaning that fornication is the trade of the corrupt alone. Hence, wa-ḥurrima dhālika (‘and that is forbidden’) does not refer to lawful wedlock, but to the act of fornication itself: fornication and illicit intercourse are strictly forbidden unto the believers.[p. ۱۹۴] Remember another crucial point: when a woman sincerely repents, she no longer remains a fornicatress; rather, she falls under the noble ḥadīth: Al-tā’ibu mina ’dh-dhanbi ka-man lā dhanba lah (‘The one who repents from sin is like one who committed no sin at all’). Calling her a fornicatress thereafter is only in consideration of what she once was (mā kāna), which is purely figurative. Therefore, wa-ḥurrima dhālika can also signify that a devout, God-fearing Muslim man naturally feels an innate aversion toward a woman of past unchastity, even if she has turned in sincere repentance.

آیت ۴
وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ثُمَّ لَمْ يَاْتُوْا بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِيْنَ جَلْدَةً وَّلَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً اَبَدًاۚ وَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَۙ ﴿۴﴾
Verse 4
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَٰتِ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوا۟ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ فَٱجْلِدُوهُمْ ثَمَٰنِينَ جَلْدَةً وَلَا تَقْبَلُوا۟ لَهُمْ شَهَٰدَةً أَبَدًا ج وَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَٰسِقُونَ ﴿4﴾

وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ ؛ جو لوگ پاک دامن عورتوں کو تہمت لگاتے ہیں ، ان کو گالی دیتے ہیں ۔ ثُمَّ لَمْ يَأْتُوْا بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ؛ پھر نہ لائیں چار گواہوں کو ، شاہدوں کو ۔ فَاجْلِدُوْهُمْ ثَمٰنِيْنَ جَلْدَةً ؛ تو ان کو اسی (۸۰) کوڑے ، درّے ، تازیانے مارو ۔ وَلَا تَقْبَلُوْا لَهُمْ شَهَادَةً ؛ اور ہرگز نہ قبول کرو ان کی گواہی کو ۔ أَبَدًا ؛ ہرگز کبھی ۔ وَأُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ ؛ یہ تہمت لگانے والے ناقابلِ اعتماد ہیں ، فاسق ہیں ، بدکار ہیں ، بدمعاش ہیں ۔

Wa’lladhīna yarmūna ’l-muḥṣanāt: And those who accuse chaste, virtuous women of fornication and slander them—thumma lam ya’tū bi-arba‘ati shuhadā’: and thereafter fail to produce four eyewitnesses—fa-jlidūhum thamānīna jaldah: flog them with eighty stripes! Wa-lā taqbalū lahum shahādatan abadā: And never accept their testimony ever again! Wa-ulā’ika humu ’l-fāsiqūn: For it is they who are untrustworthy, corrupt, and iniquitous transgressors (fāsiqūn).

ترجمہ (آیت ۴) :- جو لوگ پاک دامن عورتوں کو بدنام کرتے ہیں (ان کو دشنام دیتے ہیں) اور چار گواہ نہیں لا سکتے (وہ جھوٹے ہیں) ان کو اسی کوڑے مارو اور ہمیشہ کے لئے ان کی کوئی شہادت نہ قبول کرو ۔ یہی لوگ ہیں بدمعاش ، فاسق ، بے حکم ۔
Translation (Verse 4): And those who accuse chaste women of adultery and do not produce four witnesses—flog them with eighty stripes, and never accept their testimony; for it is they who are the rebellious transgressors.

صاحبو ! کیا وجہ ہے کہ قتل کے لئے دو گواہ اور تہمتِ زنا کے لئے چار گواہ ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ اسلام میں جان سے زیادہ عورت کی آبرو کی عزت ہے ۔ اس سے خاندان بدنام ہو جاتا ہے ۔ نسب کا ثابت کرنا دشوار ہو جاتا ہے ۔

O gentlemen! What is the rationale behind requiring only two witnesses for the crime of homicide, but requiring four witnesses for an accusation of adultery? The answer is: in Islam, the sanctity of a woman’s honor is held in higher esteem than mere bodily life. A false slander disgraces an entire lineage, casts doubt upon paternity, and disrupts the social fabric.

آیت ۵
اِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ وَاَصْلَحُوْاۚ فَاِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۵﴾
Verse 5
إِلَّا ٱلَّذِينَ تَابُوا۟ مِنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ وَأَصْلَحُوا۟ فَإِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿5﴾

إِلَّا الَّذِيْنَ تَابُوْا ؛ مگر جن لوگوں نے توبہ کر لی ۔ مِنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَ ؛ اس کے بعد ۔ وَأَصْلَحُوْا ؛ اور اپنی اصلاح کر لی ، اپنی حالت درست کر لی ۔ فَإِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ؛ تو اللہ غفور رحیم ہے ، معاف بھی کرتا ہے ، رحم بھی کرتا ہے ۔

Illā ’lladhīna tābū: Except those who repent—min ba‘di dhālika: thereafter—wa-aṣlaḥū: and make amends, reforming their conduct. Fa-inna ’llāha ghafūrun raḥīm: Then verily Allāh is All-Forgiving, Most Merciful; He pardons and bestows grace.

ترجمہ (آیت ۵) :- مگر جن لوگوں نے اس کے بعد توبہ کر لی اور اپنی اصلاح بھی کر لی تو یقیناً اللہ مغفرت بھی کرتا ہے رحم بھی ۔
Translation (Verse 5): Except those who repent thereafter and reform themselves; for Allah is surely All-Forgiving, Most Merciful.
آیت ۶
وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ اَزْوَاجَهُمْ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَآءُ اِلَّآ اَنْفُسُهُمْ فَشَهَادَةُ اَحَدِهِمْ اَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۢ بِاللّٰهِۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ ﴿۶﴾
Verse 6
وَٱلَّذِينَ يَرْمُونَ أَزْوَٰجَهُمْ وَلَمْ يَكُن لَّهُمْ شُهَدَآءُ إِلَّآ أَنفُسُهُمْ فَشَهَٰدَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهَٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ لا إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿6﴾

حدیث : گناہ سے توبہ کرنے والا ایسا ہی ہے جیسا کہ اس نے گناہ کیا ہی نہ ہو ۔[ص ۱۹۵] ۳۵ وَالَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ أَزْوَاجَهُمْ ؛ جو اپنی بیویوں پر تہمت لگاتے ہیں ، بدنام کرتے ہیں ۔ وَلَمْ يَكُنْ لَّهُمْ شُهَدَاءُ إِلَّا أَنْفُسُهُمْ ؛ اور اس واقعہ کو دیکھنے والا ان کے پاس ان کے سوائے کوئی نہیں ۔ فَشَهَادَةُ أَحَدِهِمْ أَرْبَعُ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ ؛ تو ایسے شخص کا دیکھنا چار آدمیوں کے دیکھنے کے برابر ہے جو اللہ کی قسم کے ساتھ ہو ۔ اس کا بیان چار گواہوں کے بیان کے مساوی ہے ۔ إِنَّهٗ لَمِنَ الصّٰدِقِيْنَ ؛ بے شک وہ سچوں میں سے ہے ۔

Ḥadīth: “The one who repents from sin is like the one who has committed no sin at all.”[p. ۱۹۵] Wa’lladhīna yarmūna azwājahum: And those who accuse their own wives of adultery—wa-lam yakun lahum shuhadā’u illā anfusuhum: and have no witnesses except themselves—fa-shahādatu aḥadihim arba‘u shahādātin bi’llāhi: then the testimony of one of them shall be four testimonies sworn by Allāh (his sworn affirmation stands in the place of four witnesses)—innahū la-mina ’ṣ-ṣādiqīn: that he is indeed of the truthful.

ترجمہ (آیت ۶) :- جو لوگ اپنی بیویوں پر زنا کی تہمت لگاتے ہیں اور ان کے پاس اس واقعہ کو دیکھنے والا ان کے سوا کوئی نہیں تو ایسے شخص کا دیکھنا چار شخصوں کے دیکھنے کے برابر ہے (مگر شہادت میں چار مرتبہ یہ کہنا پڑے گا) خدا کی قسم کے ساتھ کہ وہ راست گویوں میں سے ہے ۔ اور اس کے الفاظ یہ ہوں گے ”خدا کی قسم کھا کر کہتا ہوں کہ میں سچا ہوں“ ۔
Translation (Verse 6): And as for those who accuse their wives and have no witnesses except themselves, the testimony of one of them shall be four oaths sworn by God that he is of the truthful; and the words he utters shall be: “I swear by God that I am telling the truth.”
آیت ۷
وَالْخَامِسَةُ اَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَيْهِ اِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ ﴿۷﴾
Verse 7
وَٱلْخَٰمِسَةُ أَنَّ لَعْنَتَ ٱللَّهِ عَلَيْهِ إِن كَانَ مِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ﴿7﴾

وَالْخَامِسَةُ ؛ اور پانچویں شہادت یہ ہوگی ۔ أَنَّ لَعْنَتَ اللّٰهِ عَلَيْهِ ؛ کہ خدا کی اس پر لعنت ہے ، پھٹکار ہے ۔ إِنْ كَانَ مِنَ الْكٰذِبِيْنَ ؛ اگر وہ جھوٹا ہے ، دروغ گویوں میں سے ہے ۔

Wa’l-khāmisatu: And the fifth oath shall be—anna la‘nata ’llāhi ‘alayhi: that the curse and banishment of Allāh be upon him—in kāna mina ’l-kādhibīn: if he is of the liars.

ترجمہ (آیت ۷) :- پانچویں دفعہ کہے کہ اس پر خدا کی لعنت ہو اگر وہ جھوٹ کہتا ہے ۔ اور اس کے الفاظ یہ ہوں گے ”اگر میں جھوٹ کہہ رہا ہوں تو مجھ پر خدا کی لعنت ہے“ ۔
Translation (Verse 7): And the fifth oath is that the curse of God be upon him if he is among the liars; and his words shall be: “May the curse of God be upon me if I am lying!”
آیت ۸
وَيَدْرَؤُا عَنْهَا الْعَذَابَ اَنْ تَشْهَدَ اَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِۙ اِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَۙ ﴿۸﴾
Verse 8
وَيَدْرَؤُا۟ عَنْهَا ٱلْعَذَابَ أَن تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهَٰدَٰتٍۭ بِٱللَّهِ لا إِنَّهُۥ لَمِنَ ٱلْكَٰذِبِينَ ﴿8﴾

وَيَدْرَؤُا عَنْهَا ؛ اور اس عورت سے دفع کر دے گا ۔ اَلْعَذَابَ ؛ سزا کو ۔ أَنْ تَشْهَدَ أَرْبَعَ شَهٰدٰتٍۭ بِاللّٰهِ ؛ کہ چار دفعہ قسم کھا کر کہے ۔ إِنَّهٗ لَمِنَ الْكٰذِبِيْنَ ؛ کہ یہ جھوٹا ہے ، دروغ گویوں میں سے ہے ۔

Wa-yadra’u ‘anhā ’l-‘adhāb: And it shall avert the punishment from her—an tash-hada arba‘a shahādātin bi’llāhi: that she swear four oaths by Allāh—innahū la-mina ’l-kādhibīn: that he is indeed of the liars.

ترجمہ (آیت ۸) :- اور اس عورت سے سزا کو دفع کر دے گا (ٹال دے گا) خدا کی قسم کے ساتھ چار دفعہ یہ کہنا کہ بے شک یہ جھوٹا ہے ۔ اور عورت کے الفاظ یہ ہوں گے ”میں خدا کی قسم کھا کر کہتی ہوں کہ میں بے گناہ ہوں اور یہ جھوٹا ہے“ ۔
Translation (Verse 8): And it will avert the punishment from her if she testifies four times by God that he is of the liars; and the woman’s words shall be: “I swear by God that I am innocent and that he is lying.”
آیت ۹
وَالْخَامِسَةَ اَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيْهَآ اِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ ﴿۹﴾
Verse 9
وَٱلْخَٰمِسَةَ أَنَّ غَضَبَ ٱللَّهِ عَلَيْهَآ إِن كَانَ مِنَ ٱلصَّٰدِقِينَ ﴿9﴾

وَالْخَامِسَةَ ؛ اور پانچویں شہادت یہ ہوگی ۔ أَنَّ غَضَبَ اللّٰهِ عَلَيْهَا ؛ کہ بے شک اس پر خدا کا غضب ہو ۔ إِنْ كَانَ مِنَ الصّٰدِقِيْنَ ؛ اگر یہ مرد سچا اور سچوں میں سے ہے ۔

Wa’l-khāmisata: And the fifth oath shall be—anna ghaḍaba ’llāhi ‘alayhā: that the wrath of Allāh be upon her—in kāna mina ’ṣ-ṣādiqīn: if he is of the truthful.

[ص ۱۹۶] ۳۶ ترجمہ (آیت ۹) :- اور پانچویں شہادت یا بیان یوں دے کہ اس پر خدا کا غضب ہو اگر یہ سچا ہے ۔ اور اس کے الفاظ یہ ہوں گے ”مجھ پر خدا کا غضب نازل ہو اگر یہ سچا ہے“ ۔ عربی میں مرد کو کہنا چاہیے ان کے عوض میں انی اور عورت کو کہنا چاہیے عَلَيْهَا کی جگہ عَلَيَّ اور دونوں اَشْهَدُ بِاللّٰهِ کہیں ۔
[p. ۱۹۶] Translation (Verse 9): And the fifth oath is that the wrath of God be upon her if he is of the truthful; and her words shall be: “May the wrath of God descend upon me if he is speaking the truth!” (In Arabic, the husband says innī instead of innahū, and the wife says ‘alayya instead of ‘alayhā, and both begin by uttering ashhadu bi’llāh [“I testify by God”]).
آیت ۱۰
وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ تَوَّابٌ حَكِيْمٌۗ ﴿۱۰﴾
Verse 10
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ تَوَّابٌ حَكِيمٌ ﴿10﴾

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ ؛ اگر تم پر خدا کا فضل نہ ہوتا ۔ وَرَحْمَتُهٗ ؛ اور اس کی رحمت ۔ وَأَنَّ اللّٰهَ ؛ اور یہ کہ اللہ ۔ تَوَّابٌ حَكِيْمٌ ؛ توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے ۔

Wa-lawlā faḍlu ’llāhi ‘alaykum: And were it not for the bounty of Allāh upon you—wa-raḥmatuhū: and His mercy—wa-anna ’llāha tawwābun ḥakīm: and that Allāh is Accepter of Repentance, All-Wise!

ترجمہ (آیت ۱۰) :- اگر تم پر اللہ کا فضل و رحم نہ ہوتا اور اللہ توبہ قبول کرنے والا حکیم ہے (ایسا نہ ہوتا تو تم کو ذلیل و خوار کر دیتا ، رسوا سرِ بازار کر دیتا) ۔
Translation (Verse 10): And were it not for the grace of God upon you and His mercy, and that God is Clement, Accepter of Repentance, Wise (He would have disgraced you and made you an open shame)!
آیت ۱۱
اِنَّ الَّذِيْنَ جَآءُوْ بِالْاِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْؕ لَا تَحْسَبُوْهُ شَرًّا لَّكُمْؕ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْؕ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ مَّا اكْتَسَبَ مِنَ الْاِثْمِۚ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ مِنْهُمْ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ ﴿۱۱﴾
Verse 11
إِنَّ ٱلَّذِينَ جَآءُو بِٱلْإِفْكِ عُصْبَةٌ مِّنكُمْ ج لَا تَحْسَبُوهُ شَرًّا لَّكُم صلے بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ج لِكُلِّ ٱمْرِئٍ مِّنْهُم مَّا ٱكْتَسَبَ مِنَ ٱلْإِثْمِ ج وَٱلَّذِى تَوَلَّىٰ كِبْرَهُۥ مِنْهُمْ لَهُۥ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿11﴾

إِنَّ الَّذِيْنَ ؛ بے شک جو لوگ ۔ جَآءُوْ بِالْإِفْكِ ؛ لائے تہمت ، طوفان ، دروغ بے فروغ ۔ عُصْبَةٌ مِّنْكُمْ ؛ تم ہی میں کی ایک جماعت ہے ۔ حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا پر بعض ظالموں نے تہمت لگائی تھی ۔ اللہ تعالیٰ نے ان کی براءت کی ۔ چونکہ قرآن شریف سے ان کی براءت ثابت ہے لہٰذا ان کو گالی دینے والا کافر ہے ۔ لَا تَحْسَبُوْهُ ؛ تم اس کو نہ سمجھو ۔ شَرًّا لَّكُمْ ؛ اپنے حق میں بُرا ۔ بَلْ هُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ ؛ بلکہ یہ تمہارے حق میں بہتر ہے ۔ لِكُلِّ امْرِئٍ مِّنْهُمْ ؛ ان میں سے ہر ایک کے لئے ہے ۔ مَا اكْتَسَبَ مِنَ الْإِثْمِ ؛ جو کچھ کمایا گناہ ہے ۔ وَالَّذِيْ تَوَلّٰى كِبْرَهٗ ؛ اور جس نے اٹھایا بڑی بات کو ، جو متولی ہوا ، سر انجام دیا ، اچھا سمجھا اس بڑی تہمت کو ۔ مِنْهُمْ ؛ ان میں سے ۔ لَهٗ عَذَابٌ عَظِيْمٌ ؛ اس کے لئے ہے عذابِ عظیم ، سخت سزا ۔

Inna ’lladhīna jā’ū bi’l-ifk: Verily those who brought forth the slander (ifk), the monstrous lie and fabricated scandal—‘uṣbatun minkum: are a faction among yourselves. [Certain oppressors leveled a slander against Sayyidah ‘Ā’ishah al-Ṣiddīqah (may Allāh be pleased with her and her father); Allāh Almighty declared her absolute innocence. Since her purity is definitively established by the Qur’ān, whoever abuses her is a disbeliever.] Lā taḥsabūhu sharran lakum: Do not deem it an evil for you—bal huwa khayrun lakum: nay, it is good for you! Li-kulli ’mri’in minhum mā ’ktasaba mina ’l-ithm: For every person among them is what he has earned of sin—wa’lladhī tawallā kibrahū minhum: and as for him among them who took upon himself the greater part thereof (the ringleader who orchestrated and propagated the slander)—lahū ‘adhābun ‘aẓīm: for him is a tremendous punishment!

ترجمہ (آیت ۱۱) :- جن لوگوں نے یہ تہمت باندھی ہے (طوفان لایا ہے) وہ تمہارے میں کی ایک جماعت ہے ۔ تم اس کو نہ سمجھو کہ وہ تمہارے لئے شر ہے ، نہیں ! بلکہ وہ تمہارے لئے خیر ہے ۔ ان میں سے ہر شخص کے لئے ہے جو گناہ وہ کمایا اور جو شخص تم میں سے اس بڑی بات کا مرتکب ہوا ہے (متولی ہوا ہے) اس کے واسطہ ہے عذابِ عظیم ۔
Translation (Verse 11): Verily those who produced the slander are a faction from among you. Do not deem it an evil for you; rather, it is good for you. For every person among them is the sin he earned; and he among them who took upon himself the lead in it shall suffer an immense torment.
آیت ۱۲
لَوْلَآ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ بِاَنْفُسِهِمْ خَيْرًاۙ وَّقَالُوْا هٰذَآ اِفْكٌ مُّبِيْنٌ ﴿۱۲﴾
Verse 12
لَّوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ ظَنَّ ٱلْمُؤْمِنُونَ وَٱلْمُؤْمِنَٰتُ بِأَنفُسِهِمْ خَيْرًا وَقَالُوا۟ هَٰذَآ إِفْكٌ مُّبِينٌ ﴿12﴾

[ص ۳۸] لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ؛ ایسا کیوں نہیں ہوا کہ جب تم نے اس بات کو سُنا ۔ ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ ؛ نیک گمان کیا ہوتا مسلمان مردوں اور عورتوں نے ۔ بِأَنْفُسِهِمْ ؛ اپنے لوگوں پر ۔ خَيْرًا ؛ بھلا خیال ۔ وَقَالُوْا ؛ اور کیوں نہ کہا ۔ هٰذَا إِفْكٌ مُّبِيْنٌ ؛ یہ صریح طوفان ہے ، ظاہر افتراء ہے ، دروغ بے فروغ ہے ۔

[p. ۳۸] لَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوْهُ — Why did it not happen when you heard this matter; ظَنَّ الْمُؤْمِنُوْنَ وَالْمُؤْمِنٰتُ — that the believing men and believing women thought well; بِأَنْفُسِهِمْ — of their own people; خَيْرًا — a good thought; وَقَالُوْا — and why did they not say: هٰذَا إِفْكٌ مُّبِيْنٌ — 'This is a manifest slander, an obvious fabrication, an unfounded lie without lustre'?

ترجمہ (آیت ۱۲) :- ایسا کیوں نہیں ہوا کہ جب تم نے اس بات کو سُنا تھا تو مسلمان مرد اور مسلمان عورتوں نے اپنے لوگوں کے متعلق نیک گمان کیا ہوتا اور یہ کہتے ”یہ صریح جھوٹ ہے (ظاہر طوفان ہے)“۔
Translation (Verse 12): Why was it not that when you heard this matter, the believing men and believing women thought well of their own people and said, "This is a manifest lie [an obvious slander]"?
آیت ۱۳
لَوْلَا جَآءُوْ عَلَيْهِ بِاَرْبَعَةِ شُهَدَآءَۚ فَاِذْ لَمْ يَاْتُوْا بِالشُّهَدَآءِ فَاُولٰٓىِٕكَ عِنْدَ اللّٰهِ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ ﴿۱۳﴾
Verse 13
لَّوْلَا جَآءُو عَلَيْهِ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَآءَ ج فَإِذْ لَمْ يَأْتُوا۟ بِٱلشُّهَدَآءِ فَأُو۟لَٰٓئِكَ عِندَ ٱللَّهِ هُمُ ٱلْكَٰذِبُونَ ﴿13﴾

لَوْلَا جَاءُوْا عَلَيْهِ ؛ کیوں نہیں لائے اس بات پر ۔ بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ ؛ چار شاہد ۔ فَإِذْ لَمْ يَأْتُوْا بِالشُّهَدَاءِ ؛ جب وہ چار شاہد نہ لا سکے ۔ فَأُولٰئِكَ ؛ تو وہ لوگ ۔ عِنْدَ اللّٰهِ ؛ خدا کے پاس ۔ هُمُ الْكٰذِبُوْنَ ؛ ہیں کذاب ، جھوٹے دروغ گو ۔

لَوْلَا جَاءُوْا عَلَيْهِ — Why did they not bring regarding this matter; بِأَرْبَعَةِ شُهَدَاءَ — four witnesses? فَإِذْ لَمْ يَأْتُوْا بِالشُّهَدَاءِ — Then when they could not produce the four witnesses; فَأُولٰئِكَ — then those people; عِنْدَ اللّٰهِ — in the sight of Allah; هُمُ الْكٰذِبُوْنَ — are the liars, the fabricators, the speakers of falsehood.

ترجمہ (آیت ۱۳) :- کیوں یہ لوگ چار گواہ نہیں لائے ۔ جب وہ چار گواہ نہ لا سکے تو وہ خدا کے پاس جھوٹے ہیں (کذاب ہیں ، مفتری ہیں) ۔
Translation (Verse 13): Why did they not bring four witnesses? Since they could not produce four witnesses, in the sight of God they are liars [habitual liars, fabricators].
آیت ۱۴
وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِيْ مَآ اَفَضْتُمْ فِيْهِ عَذَابٌ عَظِيْمٌج صلے ﴿۱۴﴾
Verse 14
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ لَمَسَّكُمْ فِى مَآ أَفَضْتُمْ فِيهِ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿14﴾

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ ؛ اگر تم پر خدا کا فضل نہ ہوتا ۔ وَرَحْمَتُهُ ؛ اور اس کی رحمت نہ ہوتی ۔ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؛ دنیا اور آخرت میں ۔ لَمَسَّكُمْ ؛ البتہ لگتا تم کو ، تم پر پڑتا ، تم پر نازل ہوتا ، تم کو چھو جاتا ۔ فِيْ مَا أَفَضْتُمْ فِيْهِ ؛ اس چرچے میں کہ تم کرتے ہو ، اس بکوے (بلوے) میں کہ تم کرتے ہو ، اس یاوہ سرائی میں ۔ عَذَابٌ عَظِيْمٌ ؛ بڑا عذاب ، بڑی آفت ۔

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ — And were it not for the grace of God upon you; وَرَحْمَتُهُ — and His mercy; فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ — in this world and the Hereafter; لَمَسَّكُمْ — surely there would have afflicted you, befallen you, descended upon you, and touched you; فِيْ مَا أَفَضْتُمْ فِيْهِ — on account of the gossip in which you engaged, the idle chatter [commotion] in which you indulged, and this vain talk; عَذَابٌ عَظِيْمٌ — a tremendous punishment, a great calamity.

ترجمہ (آیت ۱۴) :- اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کی رحمت دنیا و آخرت میں نہ ہوتی تو اس چرچا کرنے میں تم پر عذاب عظیم نازل ہوتا ۔
Translation (Verse 14): Were it not for the grace of God and His mercy upon you in this world and the Hereafter, a tremendous punishment would surely have descended upon you for the gossip in which you indulged.
آیت ۱۵
اِذْ تَلَقَّوْنَهٗ بِاَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُوْلُوْنَ بِاَفْوَاهِكُمْ مَّا لَيْسَ لَكُمْ بِهٖ عِلْمٌ وَّتَحْسَبُوْنَهٗ هَيِّنًاقلی صلے وَّهُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِيْمٌ ﴿۱۵﴾
Verse 15
إِذْ تَلَقَّوْنَهُۥ بِأَلْسِنَتِكُمْ وَتَقُولُونَ بِأَفْوَاهِكُم مَّا لَيْسَ لَكُم بِهِۦ عِلْمٌ وَتَحْسَبُونَهُۥ هَيِّنًا وَهُوَ عِندَ ٱللَّهِ عَظِيمٌ ﴿15﴾

[ص ۳۹] إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ ؛ جب افترا کو تم لاتے تھے ، لیتے تھے ، ایک دوسرے سے نقل کرتے تھے اپنی زبانوں سے ۔ وَتَقُوْلُوْنَ بِأَفْوَاهِكُمْ ؛ اور اپنے منہ سے ایسی بے بنیاد بات کو کہہ رہے تھے ۔ مَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ ؛ جس کا تم کو کچھ بھی علم نہ تھا ، جانتے کچھ نہ تھے مگر کہے جارہے تھے ۔ وَتَحْسَبُوْنَهُ هَيِّنًا ؛ اور تم اس کو آسان اور سہل سمجھتے تھے ، اس کو معمولی بات سمجھ رہے تھے ۔ وَهُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِيْمٌ ؛ اور وہ اللہ کے پاس بہت بڑی بات ہے ۔

[p. ۳۹] إِذْ تَلَقَّوْنَهُ بِأَلْسِنَتِكُمْ — When you received and passed on this fabrication, taking it and transmitting it from one another with your tongues; وَتَقُوْلُوْنَ بِأَفْوَاهِكُمْ — and were uttering with your mouths such a baseless statement; مَا لَيْسَ لَكُمْ بِهِ عِلْمٌ — of which you had no knowledge whatsoever—knowing nothing at all, yet continuing to repeat it; وَتَحْسَبُوْنَهُ هَيِّنًا — and you considered it light and easy, regarding it as a trivial matter; وَهُوَ عِنْدَ اللّٰهِ عَظِيْمٌ — whereas in the sight of Allah it is a very grave matter.

ترجمہ (آیت ۱۵) :- جب تم لوگ اس طوفان کو اپنی زبانوں پر لاتے اور مونہوں سے کہتے ایسی باتوں کو جن کا تم کو کچھ بھی علم نہیں تم اس کو آسان سمجھتے ہو اور وہ اللہ کے پاس بہت بڑی چیز ہے ۔
Translation (Verse 15): When you took up this slander upon your tongues and uttered with your mouths matters of which you had no knowledge whatsoever; you consider it a light matter, whereas in the sight of Allah it is a very grave thing.
آیت ۱۶
وَلَوْلَآ اِذْ سَمِعْتُمُوْهُ قُلْتُمْ مَّا يَكُوْنُ لَنَآ اَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَاقلی صلے سُبْحٰنَكَ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيْمٌ ﴿۱۶﴾
Verse 16
وَلَوْلَآ إِذْ سَمِعْتُمُوهُ قُلْتُم مَّا يَكُونُ لَنَآ أَن نَّتَكَلَّمَ بِهَٰذَا سُبْحَٰنَكَ هَٰذَا بُهْتَٰنٌ عَظِيمٌ ﴿16﴾

وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوْهُ ؛ کیوں نہیں جب تم نے اس بات کو سُنا ۔ قُلْتُمْ ؛ کہا ہوتا ۔ مَا يَكُوْنُ لَنَا ؛ ہم کو مناسب نہیں ، ہمارے لائق نہیں ۔ أَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا ؛ کہ ہم یہ بات کہیں ، ہماری زبان سے یہ تہمت نکلے ۔ سُبْحٰنَكَ ؛ یا اللہ تو پاک ہے ۔ هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيْمٌ ؛ یہ بڑا بہتان ہے ، طوفان ہے ، دروغ بے فروغ ہے ، بڑا افترا ہے ۔

وَلَوْلَا إِذْ سَمِعْتُمُوْهُ — Why did you not, when you heard this matter; قُلْتُمْ — say: مَا يَكُوْنُ لَنَا — 'It is not proper for us, nor does it befit us; أَنْ نَّتَكَلَّمَ بِهٰذَا — that we should speak of this, or that such a slander should issue from our tongues. سُبْحٰنَكَ — Glory be to You, O Allah, You are Pure! هٰذَا بُهْتَانٌ عَظِيْمٌ — This is a tremendous calumny, a monstrous slander, an unfounded lie, a great fabrication'?

ترجمہ (آیت ۱۶) :- جب تم نے اس بات کو سنا تو کیوں نہیں کہا ”ہم کو اس بات کا کہنا مناسب نہیں (ہمارے لائق نہیں) ۔ (یا اللہ) تو پاک ہے (معاذ اللہ) یہ تو بہت بڑا بہتان ہے (بڑا افترا ہے)“۔
Translation (Verse 16): And why did you not say when you heard it: "It is not proper for us [it does not befit us] to speak of this. [O Allah,] You are Pure [God forbid]! This is a tremendous calumny [a great fabrication]"?
آیت ۱۷
يَعِظُكُمُ اللّٰهُ اَنْ تَعُوْدُوْا لِمِثْلِهٖٓ اَبَدًا اِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَۚ ﴿۱۷﴾
Verse 17
يَعِظُكُمُ ٱللَّهُ أَن تَعُودُوا۟ لِمِثْلِهِۦٓ أَبَدًا إِن كُنتُم مُّؤْمِنِينَ ﴿17﴾

يَعِظُكُمُ اللّٰهُ ؛ اللہ تم کو وعظ کرتا ہے ، نصیحت کرتا ہے ، سمجھاتا ہے ۔ أَنْ تَعُوْدُوْا ؛ کہ پھر کرو ، اس کا اعادہ کرو ۔ لِمِثْلِهِ أَبَدًا ؛ ایسے کام اور ایسی بات کی طرف کبھی ۔ إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ ؛ اگر تم ایماندار ہو ، مسلمان ہو ۔

يَعِظُكُمُ اللّٰهُ — Allah exhorts you, counsels you, and admonishes you; أَنْ تَعُوْدُوْا — lest you ever return or repeat; لِمِثْلِهِ أَبَدًا — the like of such an act and such a statement ever again; إِنْ كُنْتُمْ مُّؤْمِنِيْنَ — if you are believers, Muslims.

ترجمہ (آیت ۱۷) :- اللہ تم کو نصیحت کرتا ہے کہ ایسی بات پھر کبھی نہ کہو اگر تم ایماندار ہو ۔
Translation (Verse 17): Allah admonishes you never to repeat the like of such a statement ever again, if you are believers.
آیت ۱۸
وَيُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰىٰتِؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ﴿۱۸﴾
Verse 18
وَيُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَٰتِ ج وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿18﴾

وَيُبَيِّنُ اللّٰهُ ؛ اور اللہ بیان کرتا ہے ۔ لَكُمُ الْآيٰتِ ؛ تمہارے لئے آیتیں ، نشانیاں ۔ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ؛ اور اللہ علم والا ہے ۔ حکمت والا ہے ۔ سب کے حال سے واقف ہے ۔ جو کرتا ہے حکمت سے کرتا ہے ۔

وَيُبَيِّنُ اللّٰهُ — And Allah makes clear; لَكُمُ الْآيٰتِ — for you the verses, the signs. وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ — And Allah is All-Knowing, All-Wise; He is aware of the condition of all, and whatever He does, He does with wisdom.

ترجمہ (آیت ۱۸) :- اور اللہ تمہارے لئے اپنی آیتیں بیان فرماتا ہے ۔ وہ علیم بھی ہے حکیم بھی ۔
Translation (Verse 18): And Allah makes clear His verses for you; and He is both All-Knowing and All-Wise.
آیت ۱۹
[ص ۴۰] اِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ اَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌۙ فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَاَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ ﴿۱۹﴾
Verse 19
[p. ۴۰] إِنَّ ٱلَّذِينَ يُحِبُّونَ أَن تَشِيعَ ٱلْفَٰحِشَةُ فِى ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ ج وَٱللَّهُ يَعْلَمُ وَأَنتُمْ لَا تَعْلَمُونَ ﴿19﴾

إِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ ؛ جو چاہتے ہیں ، محبوب رکھتے ہیں ۔ أَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ ؛ کہ یہ بے حیائی کی بات مشہور ہو جائے ، اس فحش بات کی اشاعت ہو جائے ۔ فِي الَّذِيْنَ آمَنُوْا ؛ ایمانداروں میں ، ان لوگوں میں جو خدا رسول کا یقین رکھتے ہیں ۔ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيْمٌ ؛ ان کے لئے ہے المناک عذاب ، دردناک سزا ۔ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؛ دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی ۔ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ ؛ خدا کو علم ہے تم کو علم نہیں ، خدا سب کچھ جانتا ہے تم کچھ نہیں جانتے ۔

إِنَّ الَّذِيْنَ يُحِبُّوْنَ — Those who desire and love; أَنْ تَشِيْعَ الْفَاحِشَةُ — that this indecent matter should become widespread, and that this foul slander should be publicized; فِي الَّذِيْنَ آمَنُوْا — among the believers, among those who have faith in God and the Messenger; لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيْمٌ — for them is a painful punishment, an agonizing chastisement; فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ — in this world as well as in the Hereafter. وَاللّٰهُ يَعْلَمُ وَأَنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَ — God has knowledge while you do not have knowledge; God knows everything while you know nothing.

ترجمہ (آیت ۱۹) :- یقیناً جو چاہتے ہیں کہ مسلمانوں میں اس تہمت کی اشاعت ہو ، ان کے لئے دنیا اور آخرت میں المناک عذاب ہے ۔ اللہ علم والا ہے تم بے علم ہو ۔
Translation (Verse 19): Surely those who desire that this slander should be spread among the Muslims, for them is a painful punishment in this world and the Hereafter. Allah knows, while you do not know.
آیت ۲۰
وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ وَاَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌۗ ﴿۲۰﴾
Verse 20
وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ وَأَنَّ ٱللَّهَ رَءُوفٌ رَّحِيمٌ ﴿20﴾

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ ؛ اگر تم پر اللہ کا فضل اور رحمت نہ ہوتی ۔ وَأَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ ؛ اور یہ بھی کہ اللہ رافت والا ہے ، شفقت کرنے والا ہے ، نرمی کرنے والا ہے ، مہربانی کرنے والا ہے ، رحمت کرنے والا ہے ، مہربان ہے ۔ اگر ایسا نہ ہوتا تو تم پر کبھی کا عذاب عظیم نازل ہو جاتا ۔

وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُ — And were it not for the grace of Allah and His mercy upon you; وَأَنَّ اللّٰهَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ — and also that Allah is Full of Pity, Compassionate, Gentle, Kind, Merciful, and Benevolent—had it not been so, a tremendous punishment would have descended upon you long ago.

ترجمہ (آیت ۲۰) :- اگر تم پر خدا کا فضل اور اس کا رحم نہ ہوتا (نیز اللہ رؤف و رحیم نہ ہوتا تو تم پر کبھی کے عذاب الیم نازل ہو جاتا) اور بے شک اللہ تعالیٰ رؤف و رحیم ہے ۔
Translation (Verse 20): And were it not for the grace of God and His mercy upon you [and were Allah not Most Kind and Most Merciful, a painful punishment would have descended upon you long ago]—and indeed Allah the Exalted is Most Kind, Most Merciful.
آیت ۲۱
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَتَّبِعُوْا خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِؕ وَمَنْ يَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ فَاِنَّهٗ يَاْمُرُ بِالْفَحْشَآءِ وَالْمُنْكَرِؕ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهٗ مَا زَكٰى مِنْكُمْ مِّنْ اَحَدٍ اَبَدًاۙ وَّلٰكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّيْ مَنْ يَّشَآءُؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ ﴿۲۱﴾
Verse 21
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَتَّبِعُوا۟ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَٰنِ ج وَمَن يَتَّبِعْ خُطُوَٰتِ ٱلشَّيْطَٰنِ فَإِنَّهُۥ يَأْمُرُ بِٱلْفَحْشَآءِ وَٱلْمُنكَرِ ج وَلَوْلَا فَضْلُ ٱللَّهِ عَلَيْكُمْ وَرَحْمَتُهُۥ مَا زَكَىٰ مِنكُم مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا وَلَٰكِنَّ ٱللَّهَ يُزَكِّى مَن يَشَآءُ قلی وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿21﴾

يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا ؛ اے ایمان والو ! لَا تَتَّبِعُوْا ؛ اتباع نہ کرو ، نہ چلو ۔ خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ ؛ قدموں پر شیطان کے ، شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو ۔ وَمَنْ يَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ ؛ اور جو آدمی شیطان کے قدم بہ قدم چلے گا ، اس کی اتباع[ص ۴۱] کرے گا ۔ فَإِنَّهُ يَأْمُرُ ؛ تو وہ حکم دے گا ۔ بِالْفَحْشَاءِ ؛ بے حیائی اور فحش بات کا ۔ وَالْمُنْكَرِ ؛ اور نامعقول اور بُری بات اور قابلِ انکار بات کا ۔ وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ ؛ اور اگر تم پر اللہ کا فضل و کرم نہ ہوتا ۔ وَرَحْمَتُهُ ؛ اور اس کی رحمت ۔ مَا زَكٰى ؛ تو پاک صاف نہ ہوتا ۔ مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا ؛ تم میں سے کوئی شخص کبھی ۔ وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّيْ ؛ مگر اللہ پاک صاف کرتا ہے ۔ مَنْ يَّشَاءُ ؛ جس کو چاہے ، یعنی توبہ کی توفیق دیتا ہے اور اس کو قبول کرتا ہے ۔ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ ؛ اور اللہ سب کی سنتا ہے ، سب کچھ جانتا ہے ۔

يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا — O you who believe! لَا تَتَّبِعُوْا — Do not follow, do not walk; خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ — in the footsteps of Satan; do not walk step by step behind Satan. وَمَنْ يَّتَّبِعْ خُطُوٰتِ الشَّيْطٰنِ — And whoever walks step by step behind Satan and follows him—[p. ۴۱] فَإِنَّهُ يَأْمُرُ — then surely he commands; بِالْفَحْشَاءِ — indecency and foul deeds; وَالْمُنْكَرِ — and unreasonable, evil, and reprehensible acts. وَلَوْلَا فَضْلُ اللّٰهِ عَلَيْكُمْ — And were it not for the grace and bounty of Allah upon you; وَرَحْمَتُهُ — and His mercy; مَا زَكٰى — never would be purified; مِنْكُمْ مِّنْ أَحَدٍ أَبَدًا — any one of you, ever. وَلٰكِنَّ اللّٰهَ يُزَكِّيْ — But Allah purifies; مَنْ يَّشَاءُ — whomsoever He wills, meaning He grants the grace of repentance and accepts it. وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ — And Allah hears all and knows everything.

ترجمہ (آیت ۲۱) :- اے ایمان والو ! شیطان کے قدم بہ قدم نہ چلو (اس کی اتباع نہ کرو) اور جو شیطان کے قدم بہ قدم چلے گا (اس کی اتباع کرے گا) تو وہ (شیطان) تو فحش و بے حیائی اور قابلِ انکار اور بری بات کا حکم دے گا ۔ اور اگر تم پر خدا کا فضل اور رحمت نہ ہوتی تو تم میں سے کوئی ایک بھی کبھی پاک و صاف نہ ہوتا (نہ توبہ کرتا نہ اس کی توبہ قبول ہوتی) مگر خدا جس کو چاہتا ہے پاک صاف کرتا ہے اور اللہ سمیع بھی ہے علیم بھی ہے ۔
Translation (Verse 21): O you who believe! Do not walk step by step behind Satan [do not follow him]. And whoever walks step by step behind Satan [and follows him], then he [Satan] certainly commands indecency, shamelessness, and reprehensible and evil acts. And were it not for the grace and mercy of God upon you, not a single one of you would ever have been purified [neither would he have repented nor would his repentance have been accepted]; but God purifies whomsoever He wills, and Allah is both All-Hearing and All-Knowing.
آیت ۲۲
وَلَا يَاْتَلِ اُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ وَالسَّعَةِ اَنْ يُّؤْتُوْٓا اُولِي الْقُرْبٰى وَالْمَسٰكِيْنَ وَالْمُهٰجِرِيْنَ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِصلے صلے وَلْيَعْفُوْا وَلْيَصْفَحُوْاؕ اَلَا تُحِبُّوْنَ اَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْؕ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۲۲﴾
Verse 22
وَلَا يَأْتَلِ أُو۟لُوا۟ ٱلْفَضْلِ مِنكُمْ وَٱلسَّعَةِ أَن يُؤْتُوٓا۟ أُو۟لِى ٱلْقُرْبَىٰ وَٱلْمَسَٰكِينَ وَٱلْمُهَٰجِرِينَ فِى سَبِيلِ ٱللَّهِ صلے وَلْيَعْفُوا۟ وَلْيَصْفَحُوٓا۟ قلی أَلَا تُحِبُّونَ أَن يَغْفِرَ ٱللَّهُ لَكُمْ قلی وَٱللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿22﴾

وَلَا يَأْتَلِ ؛ اور قسم نہ کھائیں ۔ أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ ؛ تم میں کے اہلِ فضل و کرم ۔ وَالسَّعَةِ ؛ اور کشائش اور وسعت والے ۔ أَنْ يُّؤْتُوْا ؛ کہ دیں ۔ أُولِي الْقُرْبٰى ؛ قرابت داروں کو ۔ وَالْمَسٰكِيْنَ ؛ اور مسکینوں ، فقیروں ، محتاجوں کو ۔ وَالْمُهٰجِرِيْنَ ؛ اور ہجرت کرنے والوں کو ، اور وطن چھوڑنے والوں کو ۔ فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ ؛ راہِ خدا میں ۔ وَلْيَعْفُوْا ؛ اور ان کو چاہئیے کہ قصور معاف کریں ، عفو کریں ۔ وَلْيَصْفَحُوْا ؛ اور ان کی خطاؤں سے درگزر کریں ، اور ان پر توجہ نہ کریں ، اور ان کی خطاؤں سے منہ پھیر لیں ۔ أَلَا تُحِبُّوْنَ ؛ کیا تم نہیں چاہتے ۔ أَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ ؛ کہ خدا تمہاری خطا پوشی کرے اور مغفرت کرے ۔ وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ؛ اور اللہ تو غفور اور رحیم ہے ہی ۔

وَلَا يَأْتَلِ — And let not swear an oath; أُولُوا الْفَضْلِ مِنْكُمْ — the people of grace and bounty among you; وَالسَّعَةِ — and those of abundance and means; أَنْ يُّؤْتُوْا — against giving to; أُولِي الْقُرْبٰى — the near relatives; وَالْمَسٰكِيْنَ — and the indigent, the poor, the needy; وَالْمُهٰجِرِيْنَ — and the emigrants, those who left their homeland; فِيْ سَبِيْلِ اللّٰهِ — in the way of God. وَلْيَعْفُوْا — And they should forgive and pardon; وَلْيَصْفَحُوْا — and overlook their faults, pay no heed to them, and turn away from their errors. أَلَا تُحِبُّوْنَ — Do you not desire; أَنْ يَّغْفِرَ اللّٰهُ لَكُمْ — that God should cover your faults and forgive you? وَاللّٰهُ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ — And Allah is indeed Most Forgiving, Most Merciful.

ترجمہ (آیت ۲۲) :- اور تم میں کے فضل و کرم اور وسعت والوں کو چاہئیے کہ قسم نہ کھائیں (کس بات کی ؟) کچھ نہ دینے کی ۔ (کن کو ؟) قرابت داروں کو ، مسکینوں کو ، راہِ خدا میں ہجرت کرنے والوں کو اور ان کو چاہئیے کہ عفو کریں ، اعراض کریں ۔ کیا تم یہ نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے اور اللہ تو غفور و رحیم ہے ہی ۔
Translation (Verse 22): And let not the people of grace, bounty, and means among you swear an oath [about what?] against giving anything [to whom?] to near relatives, the needy, and those who emigrated in the way of God; rather, they should pardon and overlook. Do you not wish that Allah should forgive you? And Allah is indeed Most Forgiving, Most Merciful.
آیت ۲۳
[ص ۴۲] اِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ الْمُحْصَنٰتِ الْغٰفِلٰتِ الْمُؤْمِنٰتِ لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْاٰخِرَةِۖ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌۙ ﴿۲۳﴾
Verse 23
[p. ۴۲] إِنَّ ٱلَّذِينَ يَرْمُونَ ٱلْمُحْصَنَٰتِ ٱلْغَٰفِلَٰتِ ٱلْمُؤْمِنَٰتِ لُعِنُوا۟ فِى ٱلدُّنْيَا وَٱلْـَٔاخِرَةِ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيمٌ ﴿23﴾

إِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ ؛ جو لوگ گالی دیتے ہیں ، تہمت لگاتے ہیں ، بہتان اور طوفان اُٹھاتے ہیں ۔ کن پر ؟ الْمُحْصَنٰتِ ؛ پاکدامن عورتوں پر ۔ الْغٰفِلٰتِ ؛ بدکاری سے غافل عورتوں پر ، بے خبر بی بیوں کو ۔ الْمُؤْمِنٰتِ ؛ ایمان والیوں کو ۔ (اگر ایسا کریں تو کیا ہوگا ؟) لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ ؛ دنیا اور آخرت میں ان پر لعنت کی جائے گی ، ان پر پھٹکار ہوگی ۔ وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ ؛ ان پر بڑا عذاب ہوگا ۔

إِنَّ الَّذِيْنَ يَرْمُوْنَ — Those who revile, cast accusations, and raise calumny and slander—against whom? الْمُحْصَنٰتِ — against chaste women; الْغٰفِلٰتِ — women who are heedless of immorality, innocent ladies; الْمُؤْمِنٰتِ — believing women—[if they do so, what will happen?] لُعِنُوْا فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ — they are cursed andaccursed in this world and the Hereafter; وَلَهُمْ عَذَابٌ عَظِيْمٌ — and for them there will be a tremendous punishment.

ترجمہ (آیت ۲۳) :- جو لوگ طوفان اُٹھاتے ہیں پاکدامن ، غافل و بے خبر اور ایمان والی عورتوں پر ، ان پر دنیا اور آخرت میں لعنت ہے اور ان کے لئے ہے عذاب عظیم ۔
Translation (Verse 23): Those who raise slander against chaste, innocent, heedless, and believing women are cursed in this world and the Hereafter, and for them is a tremendous punishment.
آیت ۲۴
يَّوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ اَلْسِنَتُهُمْ وَاَيْدِيْهِمْ وَاَرْجُلُهُمْ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ﴿۲۴﴾
Verse 24
يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ أَلْسِنَتُهُمْ وَأَيْدِيهِمْ وَأَرْجُلُهُم بِمَا كَانُوا۟ يَعْمَلُونَ ﴿24﴾

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ ؛ اس دن کو یاد کریں ، اس کا خیال رکھیں کہ ان کے خلاف میں گواہی دیں گی ۔ أَلْسِنَتُهُمْ ؛ ان کی زبانیں (جمعِ لِسَانٌ) ۔ وَأَيْدِيْهِمْ ؛ اور ان کے ہاتھ (جمعِ يَدٌ) ۔ وَأَرْجُلُهُمْ ؛ اور ان کے پاؤں (جمعِ رِجْلٌ) ۔ بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ ؛ ان اعمال کو کہ وہ کرتے تھے ۔

يَوْمَ تَشْهَدُ عَلَيْهِمْ — Let them remember that Day and keep in mind that there will testify against them; أَلْسِنَتُهُمْ — their tongues [plural of لِسَانٌ (lisān)]; وَأَيْدِيْهِمْ — and their hands [plural of يَدٌ (yad)]; وَأَرْجُلُهُمْ — and their feet [plural of رِجْلٌ (rijl)]; بِمَا كَانُوْا يَعْمَلُوْنَ — regarding the deeds that they used to do.

ترجمہ (آیت ۲۴) :- اس دن کا خیال رکھیں کہ ان کی زبانیں ، ان کے ہاتھ ، ان کے پیر ، ان کے خلاف شہادت دیں گے ان اعمال پر کہ وہ کرتے تھے ۔
Translation (Verse 24): Let them be mindful of the Day when their tongues, their hands, and their feet will bear witness against them regarding the deeds they used to do.

صاحبو ! قرآن شریف میں ہے : وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ ۔ یعنی ہر چیز کو کچھ نہ کچھ علم ہے ۔ ذرات کو بھی علم ہے ۔ ان کے آپس میں ملنے سے روحِ جمادی ملتی ہے ، اس کو بھی علم ہے ۔ جمادات ملتے ہیں تو روحِ نباتی دی جاتی ہے اور وہ ان کی حاکم ہوتی ہے ۔ نباتات آپس میں ملتے ہیں تو روحِ حیوانی دی جاتی ہے ، اس کو بھی علم ہے اور نباتات پر حاکم ہے ۔ اجزائے حیوانی ملتے ہیں تو ان کو روحِ انسانی دی جاتی ہے ۔ اور وہ ان پر حاکم ہوتی ہے ۔ قیامت میں روحِ انسانی کی حکومت ہٹا دی جاتی ہے تو ہاتھ پاؤں ، تمام چیزیں اس پر گواہی دیں گے ۔

صاحبو ! انسان و حیوان کا صاحبِ علم ہونا تو سب کو معلوم ہے ۔ نباتات میں بھی علم ہونے کی تحقیق ہو رہی ہے جو إِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ کو ثابت کرتا ہے ۔

Companions! It is stated in the Noble Qur'an: وَإِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ (17:44) — that is, every single thing possesses some degree of consciousness and knowledge. Even subatomic particles possess knowledge. When they combine with one another, they receive the mineral spirit (rūḥ-i jamādī), which also possesses knowledge. When mineral elements combine, the vegetative spirit (rūḥ-i nabātī) is bestowed upon them, and it becomes their ruler. When vegetative elements combine with one another, the animal spirit (rūḥ-i ḥaywānī) is bestowed, which also possesses knowledge and rules over the vegetative realm. When animal elements combine, the human spirit (rūḥ-i insānī) is bestowed upon them, and it rules over them. On the Day of Resurrection, when the governance of the human spirit is removed, the hands, feet, and all limbs will bear witness against it.

Companions! That humans and animals possess consciousness and knowledge is known to everyone. Scientific research is now also establishing the existence of consciousness in plants, which corroborates إِنْ مِّنْ شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ.

آیت ۲۵
يَوْمَىِٕذٍ يُّوَفِّيْهِمُ اللّٰهُ دِيْنَهُمُ الْحَقَّ وَيَعْلَمُوْنَ اَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ ﴿۲۵﴾
Verse 25
يَوْمَئِذٍ يُوَفِّيهِمُ ٱللَّهُ دِينَهُمُ ٱلْحَقَّ وَيَعْلَمُونَ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلْحَقُّ ٱلْمُبِينُ ﴿25﴾

[ص ۴۳] يَوْمَئِذٍ ؛ اس دن ۔ يُوَفِّيْهِمُ اللّٰهُ ؛ اللہ ان کو پورا پورا دے گا ، کافی وافی دے گا ۔ دِيْنَهُمُ الْحَقَّ ؛ مناسب جزا کو ، برحق دین کی جزا کو ۔ وَيَعْلَمُوْنَ ؛ اور ان کو معلوم ہو جائے گا ۔ أَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ ؛ کہ اللہ ہی برحق ہے ، بیان کرنے والا ہے ، ظاہر ہے ۔

[p. ۴۳] يَوْمَئِذٍ — On that Day; يُوَفِّيْهِمُ اللّٰهُ — Allah will pay them in full, giving them completely and amply; دِيْنَهُمُ الْحَقَّ — their due recompense, the true requital of their deeds. وَيَعْلَمُوْنَ — And they will come to know; أَنَّ اللّٰهَ هُوَ الْحَقُّ الْمُبِيْنُ — that Allah alone is the Manifest Truth, the One who makes all things clear and evident.

ترجمہ (آیت ۲۵) :- اس دن اللہ ان کو کافی وافی جزا دے گا اور ان کو معلوم ہو جائے گا کہ اللہ ہی حق ہے (ظاہر ہے) بیان کرنے والا ہے ۔
Translation (Verse 25): On that Day, Allah will pay them their just recompense in full, and they will come to know that Allah alone is the Truth [the Manifest], the One who makes all things clear.
آیت ۲۶
اَلْخَبِيْثٰتُ لِلْخَبِيْثِيْنَ وَالْخَبِيْثُوْنَ لِلْخَبِيْثٰتِۚ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيْنَ وَالطَّيِّبُوْنَ لِلطَّيِّبٰتِۚ اُولٰٓىِٕكَ مُبَرَّءُوْنَ مِمَّا يَقُوْلُوْنَؕ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌۗ ﴿۲۶﴾
Verse 26
ٱلْخَبِيثَٰتُ لِلْخَبِيثِينَ وَٱلْخَبِيثُونَ لِلْخَبِيثَٰتِ صلے وَٱلطَّيِّبَٰتُ لِلطَّيِّبِينَ وَٱلطَّيِّبُونَ لِلطَّيِّبَٰتِ ج أُو۟لَٰٓئِكَ مُبَرَّءُونَ مِمَّا يَقُولُونَ صلے لَهُم مَّغْفِرَةٌ وَرِزْقٌ كَرِيمٌ ﴿26﴾

اَلْخَبِيْثٰتُ لِلْخَبِيْثِيْنَ ؛ خبیث اور ناپاک عورتوں کے لئے خبیث و ناپاک مرد ۔ خبیثوں کے لئے خبیث باتیں ، خبیث صفات ۔ وَالْخَبِيْثُوْنَ لِلْخَبِيْثٰتِ ؛ اور خبیث مرد ہیں خبیث عورتوں کے لئے ، یا خبیث صفات ہیں ۔ وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيْنَ وَالطَّيِّبُوْنَ لِلطَّيِّبٰتِ ؛ اور پاک عورتیں یا پاک صفات چیزیں پاک مردوں کے لئے ہیں اور پاک مرد ہیں پاک عورتوں کے لئے ۔ اَلطَّيِّبٰتُ ؛ پاک عورتیں یا پاک صفات ۔ أُولٰئِكَ مُبَرَّءُوْنَ ؛ یہ لوگ پاک ہیں ، بری ہیں ۔ مِمَّا يَقُوْلُوْنَ ؛ ان باتوں سے کہ یہ منافق کہتے ہیں ، یعنی تہمتیں جو یہ لگاتے ہیں ۔ لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ ؛ ان کے لئے ہے مغفرت ، بخشش اور باکرامت رزق ، باعزت عطایا ۔

اَلْخَبِيْثٰتُ لِلْخَبِيْثِيْنَ — Vile and impure women are for vile and impure men; or vile words and vile attributes are for vile people. وَالْخَبِيْثُوْنَ لِلْخَبِيْثٰتِ — And vile men are for vile women, or for vile attributes. وَالطَّيِّبٰتُ لِلطَّيِّبِيْنَ وَالطَّيِّبُوْنَ لِلطَّيِّبٰتِ — And pure women, or pure attributes and things, are for pure men, and pure men are for pure women. اَلطَّيِّبٰتُ — Pure women or pure attributes. أُولٰئِكَ مُبَرَّءُوْنَ — Those pure ones are absolved and innocent; مِمَّا يَقُوْلُوْنَ — of what these hypocrites say, meaning the slanders they fabricate. لَهُمْ مَّغْفِرَةٌ وَّرِزْقٌ كَرِيْمٌ — For them is forgiveness, pardon, and an honorable provision, dignified gifts.

ترجمہ (آیت ۲۶) :- خبیث مردوں کے لئے خبیث عورتیں اور خبیث عورتیں ہیں خبیث مردوں کے لئے ۔ اور اچھی عورتیں ہیں اچھے مردوں کے لئے اور اچھے مرد ہیں اچھی عورتوں کے لئے ۔ یہ لوگ ، وہ (منافق) جو کچھ کہتے ہیں اس سے پاک ہیں ۔ انھیں کے لئے مغفرت اور باکرامت عطایا ہیں ۔
Translation (Verse 26): Vile women are for vile men, and vile men are for vile women; and pure women are for pure men, and pure men are for pure women. These [pure ones] are innocent of what they [the hypocrites] say. For them alone is forgiveness and honorable provision.
آیت ۲۷
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا غَيْرَ بُيُوْتِكُمْ حَتّٰى تَسْتَاْنِسُوْا وَتُسَلِّمُوْا عَلٰٓي اَهْلِهَاؕ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ﴿۲۷﴾
Verse 27
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لَا تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ بُيُوتِكُمْ حَتَّىٰ تَسْتَأْنِسُوا۟ وَتُسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَهْلِهَا ج ذَٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ ﴿27﴾

يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا ؛ اے ایمان والو ! لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا ؛ کسی گھر میں داخل نہ ہو ۔ غَيْرَ بُيُوْتِكُمْ ؛ جو اپنا نہ ہو ۔ حَتّٰى تَسْتَأْنِسُوْا ؛ یہاں تک کہ اجازت حاصل کرکے ، بات چیت کر کے انست نہ حاصل کرلو ۔ وَتُسَلِّمُوْا عَلٰى أَهْلِهَا ؛ اور گھر والوں پر سلام نہ کرلو ۔ ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ ؛ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ ؛ شاید کہ تم یاد رکھو اور اس پر عمل کرو ۔

يٰأَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا — O you who believe! لَا تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا — Do not enter any houses; غَيْرَ بُيُوْتِكُمْ — other than your own houses; حَتّٰى تَسْتَأْنِسُوْا — until you have sought permission and established familiarity by speaking; وَتُسَلِّمُوْا عَلٰى أَهْلِهَا — and have greeted their inhabitants with peace (salām). ذٰلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ — That is better for you; لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُوْنَ — so that you may remember and act upon it.

[ص ۲۰۳] ۴۳ ترجمہ (آیت ۲۷) :- اے ایمان والو ! تمہارے گھر کے سوا اگر اور گھروں میں داخل ہو تو پہلے اجازت لے لو اور گھر والوں کو سلام کرو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ۔ شاید کہ تم اس بات کو یاد رکھو ۔
[p. ۲۰۳] Translation (Verse 27): O you who believe! Enter not houses other than your own until you have asked permission and greeted their inhabitants with peace. That is better for you, that you may be mindful.

◈ گھر میں اجازت لے کر جانا چاہئیے

◈ Permission Must Be Sought Before Entering Houses

صاحبو ! کسی کے گھر میں جاؤ تو پکار کر السلام علیکم اور کیا مجھے اندر آنے کی اجازت ہے کہو ۔ بے اجازت گھر میں داخل ہو جانا ، دروازے کے سوراخ میں سے دیکھنا ، یہ سب اسلامی اصول کے خلاف ہے ۔ ممکن ہے کہ گھر میں ایسے لوگ ہوں جو پردہ کرتے ہوں ۔ اپنا ہی گھر کیوں نہ ہو اس میں بھی پوچھ کر جانا چاہئیے ۔ افسوس ! اس زمانہ میں لوگ اسلامی اصول کو بالکل بھول گئے ، عورتیں جب پردہ ہی نہیں کرتیں تو پوچھنا کدھر ؟ لوگ گھر میں داخل ہو کر سلام کرتے ہیں ۔ سلام بھی کہاں ، آداب ، بندگی تسلیم کہتے ہیں ۔ السلام علیکم کو تو بالکل فراموش کر گئے ہیں ۔ آداب مہمل ہے اور بندگی کہنا تو گناہ ہے ۔ بندگی خدا کی ہوتی ہے نہ کہ آدمیوں کی ۔ کیا کیا جائے آوے کا آوا ہی خراب ہو گیا ہے ۔

O gentlemen! Whenever you proceed to anyone’s dwelling, call out loudly: Al-Salāmu ‘alaykum (Peace be upon you), and inquire: ‘May I have permission to enter?’ Entering a house without permission or peeping through the apertures of the door is entirely contrary to Islamic principles. It is quite possible that there are women inside who observe veiling. Indeed, even when entering one’s own personal household, one should announce oneself and seek permission beforehand. Alas! In this era, people have utterly abandoned Islamic principles; when women themselves no longer observe the veil, what question remains of seeking permission? People now enter houses and offer greeting only after walking inside—and even that greeting is rarely the Salām; rather, they utter ādāb, bandagī, or taslīm, having entirely consigned Al-Salāmu ‘alaykum to oblivion! Ādāb is meaningless, while uttering bandagī (servitude) to mortals is downright sinful, for servitude belongs solely to God and not to human beings. What can one say when the entire kiln is spoiled?

آیت ۲۸
فَاِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِيْهَآ اَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوْهَا حَتّٰى يُؤْذَنَ لَكُمْۚ وَاِنْ قِيْلَ لَكُمُ ارْجِعُوْا فَارْجِعُوْا هُوَ اَزْكٰى لَكُمْؕ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ ﴿۲۸﴾
Verse 28
فَإِن لَّمْ تَجِدُوا۟ فِيهَآ أَحَدًا فَلَا تَدْخُلُوهَا حَتَّىٰ يُؤْذَنَ لَكُمْ صلے وَإِن قِيلَ لَكُمُ ٱرْجِعُوا۟ فَٱرْجِعُوا۟ صلے هُوَ أَزْكَىٰ لَكُمْ ج وَٱللَّهُ بِمَا تَعْمَلُونَ عَلِيمٌ ﴿28﴾

فَإِنْ لَّمْ تَجِدُوْا فِيْهَآ أَحَدًا ؛ اگر نہ پاؤ گھر میں کسی کو ۔ فَلَا تَدْخُلُوْهَا ؛ تو اس گھر میں داخل نہ ہو ، ہرگز نہ جاؤ ۔ حَتّٰى يُؤْذَنَ لَكُمْ ؛ یہاں تک کہ تم کو اذن دیا جائے ، پروانگی ملے ، اجازت حاصل ہو جائے ۔ وَإِنْ قِيْلَ لَكُمُ ؛ اور جب تم سے کہا جائے ۔ ارْجِعُوْا ؛ واپس ہو جاؤ ، اور گھر والے کہیں کہ اب پھر آنا ، پھر کبھی تشریف لانا ۔ فَارْجِعُوْا ؛ پھر تم واپس ہو جاؤ ، اور آنے کی اجازت ، داخل ہونے کی اجازت پر تاکید نہ کرو ، بے ضرورت باتوں سے تکلیف نہ دو ۔ ہر شخص اپنی ضرورت سے واقف رہتا ہے ، نیز گھر میں داخل ہو گئے ہو تو صاحب خانہ کے کہنے پر واپس ہو جاؤ ، برخاست کرو ۔ عہدہ داروں کا وقت قیمتی ہوتا ہے ، بے کار اور طول طویل باتوں سے تکلیف نہ دو ۔ هُوَ أَزْكٰى لَكُمْ ؛ یہ تمہارے لئے بہتر ہے ، پاکیزہ ہے ۔ وَاللّٰهُ بِمَا تَعْمَلُوْنَ عَلِيْمٌ ؛ اور اللہ کو تمہارے اعمال کا علم ہے ، وہ تمہارے کاموں سے باخبر ہے ۔

Fa-in lam tajidū fīhā aḥadan: And if you find no one therein—fa-lā tadkhulūhā: enter not therein, by no means go inside—ḥattā yu’dhana lakum: until permission has been granted unto you. Wa-in qīla lakumu: And if it be said unto you—irji‘ū: ‘Turn back,’ and the household requests: ‘Come back at another time’—farji‘ū: then turn back! Do not insist upon obtaining admittance, nor cause distress by unneeded prattle; every person understands best his own needs and preoccupations. Furthermore, even if you have entered, depart courteously when the host intimates conclusion; the time of officials and householders is precious—do not harass them with lengthy, pointless chatter. Huwa azkā lakum: That is purer and better for you—wa’llāhu bi-mā ta‘malūna ‘alīm: and Allāh is fully aware of all that you do.

ترجمہ (آیت ۲۸) :- اگر تم گھر میں کسی کو نہ پاؤ تب بھی بغیر اذن کے گھر میں داخل نہ ہو ۔ اور جب تم سے کہا جائے ، واپس ہو جاؤ ، تو تم لوٹ جاؤ ۔ یہ تمہارے لئے پاکیزہ بات ہے ۔ اور تم جو کچھ کرتے ہو اللہ خوب جانتا ہے ۔
Translation (Verse 28): And if you find no one therein, still enter not until permission has been given you; and if it be said unto you, “Turn back,” then turn back; that is purer for you. And God knows well what you do.
آیت ۲۹
لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا غَيْرَ مَسْكُوْنَةٍ فِيْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْؕ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُوْنَ وَمَا تَكْتُمُوْنَ ﴿۲۹﴾
Verse 29
لَّيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَدْخُلُوا۟ بُيُوتًا غَيْرَ مَسْكُونَةٍ فِيهَا مَتَٰعٌ لَّكُمْ ج وَٱللَّهُ يَعْلَمُ مَا تُبْدُونَ وَمَا تَكْتُمُونَ ﴿29﴾

[ص ۲۰۴] ۴۴ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ ؛ تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ أَنْ تَدْخُلُوْا بُيُوْتًا ؛ کہ داخل ہو ایسے گھروں میں ۔ غَيْرَ مَسْكُوْنَةٍ ؛ جن میں کوئی سکونت پذیر نہیں ۔ فِيْهَا مَتَاعٌ لَّكُمْ ؛ اس میں تمہاری کوئی چیز ہے ، کوئی سامان ہے ۔ وَاللّٰهُ يَعْلَمُ ؛ اللہ خوب جانتا ہے ۔ مَا تُبْدُوْنَ ؛ جو تم ظاہر کرتے ہو ، آشکارا کرتے ہو ۔ وَمَا تَكْتُمُوْنَ ؛ اور جس کو تم چھپاتے ہو ۔ اس پر نہاں اور عیاں سب ظاہر ہو ۔

[p. ۲۰۴] Layisa ‘alaykum junāḥun: There is no sin upon you—an tadkhulū buyūtan ghayra maskūnah: that you enter uninhabited buildings (such as inns, public caravanserais, or rest-houses)—fīhā matā‘un lakum: wherein there is some utility, accommodation, or provision for you. Wa’llāhu ya‘lamu: And Allāh knows well—mā tubdūna: that which you reveal openly—wa-mā taktumūn: and that which you conceal; unto Him both the manifest and the hidden are fully unveiled.

ترجمہ (آیت ۲۹) :- تم پر کوئی گناہ نہیں اگر ایسے گھروں میں داخل ہو جن میں کوئی نہیں ہے اور تمہارا کچھ ساز و سامان ہے ۔ خدا خوب جانتا ہے جو تم ظاہر و باطن کرتے ہو (آشکارا اور پوشیدہ کرتے ہو) ۔
Translation (Verse 29): It is no sin for you to enter uninhabited buildings wherein is provision for you. And God knows what you reveal and what you conceal.
آیت ۳۰
قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ يَغُضُّوْا مِنْ اَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْؕ ذٰلِكَ اَزْكٰى لَهُمْؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا يَصْنَعُوْنَ ﴿۳۰﴾
Verse 30
قُل لِّلْمُؤْمِنِينَ يَغُضُّوا۟ مِنْ أَبْصَٰرِهِمْ وَيَحْفَظُوا۟ فُرُوجَهُمْ ج ذَٰلِكَ أَزْكَىٰ لَهُمْ قلی إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا يَصْنَعُونَ ﴿30﴾

قُلْ لِّلْمُؤْمِنِيْنَ ؛ مسلمانوں سے کہو ۔ يَغُضُّوْا مِنْ أَبْصَارِهِمْ ؛ نیچی رکھیں اپنی آنکھوں کو ۔ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ؛ اور حفاظت کریں اپنی شرمگاہوں کی ۔ ذٰلِكَ أَزْكٰى لَهُمْ ؛ یہ ان کے لئے پاکیزہ تر ہے ، بہتر ہے ۔ إِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌ ؛ اللہ باخبر ہے ، خبردار ہے ، واقف ہے ۔ بِمَا يَصْنَعُوْنَ ؛ جو کچھ وہ کرتے ہیں ۔

Qul li’l-mu’minīna: Say unto the believing men—yaghuḍḍū min abṣārihim: that they lower their gaze—wa-yaḥfaẓū furūjahum: and guard their private parts. Dhālika azkā lahum: That is purer and nobler for them. Inna ’llāha khabīrun bi-mā yaṣna‘ūn: Verily Allāh is fully aware of what they craft and do.

ترجمہ (آیت ۳۰) :- مسلمانوں سے کہو ! اپنی نیچی نگاہ رکھو اور اپنی شرمگاہ کی حفاظت کرو ۔ یہ ان کے لئے پاکیزہ تر ہے ۔ اللہ ان کے کاموں سے باخبر ہے ۔
Translation (Verse 30): Say to the believing men that they lower their gaze and guard their modesty; that is purer for them. Truly God is aware of what they do.

◈ نظر نیچی رکھنے سے شیطان اثر انداز نہیں ہوتا

◈ Lowering the Gaze Precludes the Influence of Satan

صاحبو ! یہ نظر کیا ہے شیطان کا تیر ہے ۔ نہ غیر محرم کو دیکھیں گے نہ کسی بری بات میں مبتلا ہوں گے ۔ نظر نیچی رکھنا موحد کے لئے ضرور ہے ۔ انسانی چہرے پر تشخص کا اثر ہے ۔ خصوصاً آنکھوں کا آنکھوں سے ملنا ، نگاہ کے ذریعہ سے دل میں گھس جانا ، قیامت ہے ۔ جو لوگ نظر کی حفاظت کرتے ہیں ان کی نظر میں اثر پیدا ہو جاتا ہے ، ان کے خطرات بند ہو جاتے ہیں ۔ تمام عالم پر ایک بسیط نظر رکھنا مقتضائے وحدت ہے ۔ خیر ! میں یہ کیا کہہ رہا ہوں ؟ اس زمانہ میں پردہ ہی نہیں رہا ۔ کسی نے خوب کہا کہ مردوں کی عقل پر پردہ پڑ گیا ہے ۔ یہ بھی کچھ پہلے کی بات ہے ، اب تو شہروں میں ننگے بس رہے ہیں ۔ خدا محفوظ رکھے ہر بلا سے ۔ لوگ نیچرل زندگی بسر کرنا چاہتے ہیں ۔ آدمی ننگا پیدا ہوا ہے ، لہٰذا یہ لوگ برہنہ رہنا چاہتے ہیں ۔ جانوروں میں شادی بیاہ کہاں ان کو بھی نکاح کی ضرورت نہیں ۔ سرکار کی عورتیں ، سرکار کے بچے ۔ صرف اتنا کرو کہ آپس میں نہ لڑو نہ جھگڑو ۔ ابھی ہندوستان میں تو ایسا حال نہیں ہوا ۔ مستقبل تاریکی میں ہے ، معلوم نہیں آئندہ کیا ہوگا ؟

O gentlemen! What is the gaze? It is one of Satan’s poisoned arrows. If one looks not upon non-mahram women, one will never be entangled in vice. Lowering the gaze is essential for the sincere monotheist (muwaḥḥid). The human face carries the stamp of distinct personal identity—and especially the meeting of eyes with eyes, piercing into the secret recesses of the heart through the gaze, is a veritable catastrophe! Those who vigilantly guard their gaze develop spiritual power and potency in their vision, and base whisperings cease to disturb them. Maintaining a single, expansive perception of divine Unity across all cosmos is the true demand of Waḥdah. But alas, what am I saying? In this day and age, modesty and veiling have vanished. Someone aptly remarked: ‘A veil has been cast over the intellects of men!’ Even that was an observation of earlier days; today, people dwell in cities virtually naked! May God preserve us from every calamity! People claim they wish to live a ‘natural life’—saying man is born naked, so why not roam uncovered? Animals have no marriages, so why should humans require wedlock? State-owned women, state-owned children—‘just ensure you do not brawl among yourselves!’ Such a degenerate state has not yet completely overtaken India, but the future is shrouded in darkness; who knows what tomorrow holds?

آیت ۳۱
[ص ۲۰۵] ۴۵ وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ اَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ اِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلٰى جُيُوْبِهِنَّۖ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ اِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اٰبَآىِٕهِنَّ اَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اَبْنَآىِٕهِنَّ اَوْ اَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ اَوْ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اِخْوَانِهِنَّ اَوْ بَنِيْٓ اَخَوٰتِهِنَّ اَوْ نِسَآىِٕهِنَّ اَوْ مَا مَلَكَتْ اَيْمَانُهُنَّ اَوِ التّٰبِعِيْنَ غَيْرِ اُولِي الْاِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ اَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ لَمْ يَظْهَرُوْا عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَآءِۖ وَلَا يَضْرِبْنَ بِاَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِيْنَتِهِنَّؕ وَتُوْبُوْٓا اِلَي اللّٰهِ جَمِيْعًا اَيُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ﴿۳۱﴾
Verse 31
[p. ۲۰۵] وَقُل لِّلْمُؤْمِنَٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَٰرِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوجَهُنَّ وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا صلے وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ عَلَىٰ جُيُوبِهِنَّ صلے وَلَا يُبْدِينَ زِينَتَهُنَّ إِلَّا لِبُعُولَتِهِنَّ أَوْ ءَابَآئِهِنَّ أَوْ ءَابَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُولَتِهِنَّ أَوْ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ إِخْوَٰنِهِنَّ أَوْ بَنِىٓ أَخَوَٰتِهِنَّ أَوْ نِسَآئِهِنَّ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُهُنَّ أَوِ ٱلتَّٰبِعِينَ غَيْرِ أُو۟لِى ٱلْإِرْبَةِ مِنَ ٱلرِّجَالِ أَوِ ٱلطِّفْلِ ٱلَّذِينَ لَمْ يَظْهَرُوا۟ عَلَىٰ عَوْرَٰتِ ٱلنِّسَآءِ صلے وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِينَ مِن زِينَتِهِنَّ ج وَتُوبُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ جَمِيعًا أَيُّهَ ٱلْمُؤْمِنُونَ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ﴿31﴾

وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ ؛ اور مسلمان عورتوں سے کہو ۔ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ ؛ کہ اپنی نگاہیں نیچی رکھیں ۔ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ ؛ اور اپنی شرمگاہوں کی حفاظت کریں ۔ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ ؛ اور اپنے بناؤ سنگار کو ، زیب و زینت ، آرائش و زیبائش کو ظاہر نہ کریں ۔ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا ؛ مگر اس میں سے جو ظاہر ہو جائے جیسے ہاتھ پاؤں کہ چلنے پھرنے ، لینے دینے میں دشواری نہ ہو ۔ وَلْيَضْرِبْنَ بِخُمُرِهِنَّ ؛ اور ڈال دیں اپنی اوڑھنیاں - جمع خمار - خمر - شراب ، عقل ڈھانپ دینے والی ۔ عَلٰى جُيُوْبِهِنَّ ؛ اپنے گریبانوں پر ، جیبوں پر ۔ جَابَ - يَجُوْبُ - جَوْبًا ؛ کاٹنا ۔ جواب ۔ جو سوال کو ختم کر دے ۔ أَجَابَ - يُجِيْبُ - إِجَابَةً ؛ قبول کرنا ، دُعا کو پوری کر دینا ۔ ایک صاحب لکھتے ہیں جیب عربوں کے پاس سینہ پر رہتا تھا اب شروانی اور کوٹوں میں بازو کو آ گیا ہے ۔ فراک کوٹ میں تو جہاں آ گیا ہے اس کو بیان بھی نہیں کر سکتے ۔ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ ؛ زیب و زینت کو ظاہر نہ کریں ۔ إِلَّا لِبُعُوْلَتِهِنَّ ؛ مگر اپنے خاوندوں پر جمع بَعْل ؛ خاوند ، شوہر ، اپنے میاں پر ۔ أَوْ اٰبَآئِهِنَّ ؛ یا اپنے باپوں پر ، والد پر ۔ أَوْ اٰبَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ ؛ یا اپنے سسروں پر ۔ أَوْ أَبْنَآئِهِنَّ ؛ یا اپنے بچوں پر ، لڑکوں پر ۔ أَوْ أَبْنَآءِ بُعُوْلَتِهِنَّ ؛ یا اپنے شوہروں کے لڑکوں پر یعنی علاتی بچوں پر ۔ أَوْ إِخْوَانِهِنَّ ؛ یا اپنے بھائیوں پر ۔ أَوْ بَنِيْٓ إِخْوَانِهِنَّ ؛ یا اپنے بھتیجوں پر ۔ أَوْ بَنِيْٓ أَخَوٰتِهِنَّ ؛ یا اپنے بھانجوں پر ، خواہ حقیقی ہوں ، علاتی یا اخیافی ۔ أَوْ نِسَآئِهِنَّ ؛ یا اپنی سہیلیوں یا میل جول کی عورتوں سے ۔ أَوْ مَا مَلَكَتْ أَيْمَانُهُنَّ ؛ یا ان غلاموں پر جو ان کے قبضہ میں ہیں ، ان کے ہاتھ جن کے مالک ہوئے ہیں ۔[ص ۲۰۶] ۴۶ أَوِ التَّابِعِيْنَ غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ مِنَ الرِّجَالِ ؛ یا ان بُڈھے نوکر چاکر مردوں پر جن کو عورتوں کی حاجت نہیں ہوتی ۔ بعض لوگ اس سے بڈھوں اور پیروں کے سامنے نکلنے پر استدلال کرتے ہیں مگر ذرا غَيْرِ أُولِي الْإِرْبَةِ پر بھی تو توجہ رکھو ۔ یعنی جن کو دنیا داری سے کوئی غرض نہیں ۔ أَوِ الطِّفْلِ الَّذِيْنَ ؛ یا وہ بچے جو ۔ لَمْ يَظْهَرُوْا ؛ جو مطلع نہیں ، واقف نہیں ، جن پر ظاہر نہیں ہوا ۔ عَلٰى عَوْرٰتِ النِّسَاءِ ؛ عورتوں کے رازوں ، چھپی باتوں سے واقف ہی نہیں ۔ وَلَا يَضْرِبْنَ بِأَرْجُلِهِنَّ ؛ اور چلتے میں زور سے پیر نہ ماریں ۔ لِيُعْلَمَ مَا يُخْفِيْنَ مِنْ زِيْنَتِهِنَّ ؛ تاکہ معلوم ہو جائے جو چھپاتی ہیں ، جس کو چھپانا چاہیے ۔ یعنی چلتے میں ایسا پیر نہ مارو کہ گھنگھرو کی آواز ، پائل کی جھنکار ، مردوں کے کانوں تک پہنچے ۔ وَتُوْبُوْٓا إِلَى اللّٰهِ جَمِيْعًا ؛ اور تم سب خدا کی طرف رجوع کرو ، توبہ کرو ۔ أَيُّهَ الْمُؤْمِنُوْنَ ؛ اے مسلمانو ! اے ایمان والو ! لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُوْنَ ؛ تاکہ تم فلاح پاؤ ، کامیاب رہو ۔ اگر تم ان پر عمل پیرا نہ رہو گے تو تمہاری دنیا بھی تباہ ہوگی اور آخرت بھی ۔

Wa-qul li’l-mu’mināt: And say unto the believing women—yaghḍuḍna min abṣārihinna: that they lower their gaze—wa-yaḥfaẓna furūjahunna: and guard their private parts—wa-lā yubdīna zīnatahunna: and reveal not their adornment, cosmetics, and jewelry—illā mā ẓahara minhā: save that which is apparent thereof (such as the hands and feet, so that everyday mobility and transactional dealings encounter no undue hardship). Wa-l-yaḍribna bi-khumurihinna: And let them cast their veils (khumur, plural of khimār, related to khamr—wine that covers the intellect)—‘alā juyūbihinna: over their bosoms and collar-openings (juyūb, plural of jayb, from jāba - yajūbu - jawban, to cut; jawāb is an answer that concludes a question; ajāba - yujību - ijābatan is to accept or grant a supplication. A writer remarks: among the Arabs the jayb opened upon the breast, whereas in modern sherwanis and coats it has shifted to the side pocket, while in frock coats its placement is beyond describing!). Wa-lā yubdīna zīnatahunna: And let them not display their adornment—illā li-bu‘ūlatihinna: save unto their husbands (bu‘ūlah, plural of ba‘l, husband)—aw ābā’ihinna: or their fathers—aw ābā’i bu‘ūlatihinna: or their husbands’ fathers (fathers-in-law)—aw abnā’ihinna: or their sons—aw abnā’i bu‘ūlatihinna: or their husbands’ sons (stepsons)—aw ikhwānihinna: or their brothers—aw banī ikhwānihinna: or their brothers’ sons (nephews)—aw banī akhawātihinna: or their sisters’ sons, whether consanguine, uterine, or full—aw nisā’ihinna: or their familiar Muslim women and female companions—aw mā malakat aymānuhunna: or those male slaves whom their right hands possess.[p. ۲۰۶] Awi ’t-tābi‘īna ghayri uli ’l-irbati mina ’r-rijāl: Or such male attendants, retainers, and decrepit servants who lack sexual desire for women. Some people cite this to justify women appearing unveiled before old men and spiritual masters, but pay careful heed to the qualifier ghayri uli ’l-irbah—meaning those who are utterly devoid of worldly and sensual inclinations! Awi ’ṭ-ṭifli ’lladhīna lam yaẓharū ‘alā ‘awrāti ’n-nisā’: Or such young children who have not yet attained awareness of the intimate private affairs of women. Wa-lā yaḍribna bi-arjulihinna: And let them not strike their feet upon the ground while walking—li-yu‘lama mā yukhfīna min zīnatihinna: so as to draw attention to their hidden ornaments (meaning women must not stomp their feet such that the jingling of their anklets and bells catches the ears of stranger men). Wa-tūbū ila ’llāhi jamī‘an ayyuha ’l-mu’minūna: And turn you all together unto Allāh in sincere repentance, O you believers—la‘allakum tufliḥūn: that you may achieve success and triumph; if you fail to observe these boundaries, both your worldly life and your Hereafter will be ruined!

ترجمہ (آیت ۳۱) :- (پیغمبر !) تم ایماندار عورتوں سے کہو ! اپنی نگاہیں نیچی رکھو ، اپنے ستر کی حفاظت کرو ، اپنے بناؤ سنگار کو ظاہر نہ کرو مگر ان اعضاء کو جو ہمیشہ کھلے رہتے ہوں ۔ اور اپنے گریبانوں اور سینوں پر اوڑھنی ڈال لو (تاکہ سینوں کا ابھار ظاہر نہ ہو) اور اپنی زینت اور بناؤ سنگار کو ظاہر نہ کرو مگر اپنے خاوندوں کے لئے ، اپنے باپوں کے لئے ، اپنے سسروں کے لئے ، اپنے بچوں کے لئے ، اپنے علاتی بچوں کے لئے یا اپنے بھائیوں کے لئے یا اپنے بھتیجوں کے لئے یا اپنے بھانجوں کے لئے یا اپنی ہمجولیوں ، سہیلیوں کے لئے یا اپنے زرخرید غلاموں کے لئے یا ایسے بڈھے فرتوت نوکر چاکر مردوں کے لئے جن کو زنانہ مقاصد سے کوئی غرض نہیں یا ایسے بچوں کے لئے جن کو عورتوں کے بھیدوں سے ان کے مقاصد سے واقفیت و آگاہی نہ ہو ۔ اور چلتے میں زمین پر زور زور سے پیر نہ ماریں کہ ان کی چھپی ہوئی زینت ظاہر ہو جائے (یعنی گھنگھروؤں اور پازیب کی آواز مردوں کے کانوں تک نہ پہنچے) اور مسلمانو ! تم سب اللہ کی طرف رجوع کرو تاکہ تم کو بہبودی اور فلاح حاصل ہو ۔
Translation (Verse 31): And say to the believing women that they lower their gaze and guard their modesty, and display not their adornment save that which is apparent thereof; and let them cast their veils over their bosoms and display not their ornaments save unto their husbands, or their fathers, or their husbands’ fathers, or their sons, or their stepsons, or their brothers, or their nephews, or their sisters’ sons, or their women, or their slaves, or male retainers free of sexual need, or children who have no awareness of women’s nakedness; and let them not stamp their feet to make known what hidden jewelry they wear. And repent unto God all together, O believers, that you may prosper.
آیت ۳۲
وَاَنْكِحُوا الْاَيَامٰى مِنْكُمْ وَالصّٰلِحِيْنَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَاِمَآىِٕكُمْؕ اِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖؕ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ ﴿۳۲﴾
Verse 32
وَأَنكِحُوا۟ ٱلْأَيَٰمَىٰ مِنكُمْ وَٱلصَّٰلِحِينَ مِنْ عِبَادِكُمْ وَإِمَآئِكُمْ ج إِن يَكُونُوا۟ فُقَرَآءَ يُغْنِهِمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ قلی وَٱللَّهُ وَٰسِعٌ عَلِيمٌ ﴿32﴾

وَأَنْكِحُوا الْأَيَامٰى مِنْكُمْ ؛ اور شادی کر دو ، نکاح کر دو ، بے شوہر عورتوں کو ۔ أَيَامٰى جمع أَيِّمْ ۔ مِنْكُمْ ؛ تم میں کے ۔ وَالصّٰلِحِيْنَ ؛ اور نیکوں کو ۔ مِنْ عِبَادِكُمْ ؛ اپنے غلاموں میں سے ۔ وَإِمَآئِكُمْ ؛ اور اپنی لونڈیوں ، باندیوں ، کنیزوں سے ۔ إِمَاء جمع اَمَةٌ ۔ دیکھو ! عباد کا لفظ جو جمع عبد ہے غلاموں پر استعمال کیا گیا ہے لہٰذا عبدالنبی یا عبدالرسول کہنا شرک نہ ہوگا ۔[ص ۲۰۷] ۴۷ شرک اس وقت ہوگا جب مخلوق کے معنی میں ہو ۔ کونسا مسلمان ہے کہ اپنے کو پیغمبر یا کسی ولی کا مخلوق سمجھتا ہو ۔ اصل یہ ہے کہ بعض لوگ فوارۂ شرک ہیں ، مشرک کا لفظ ان کے منہ سے نکلتا ہے اور خود ان ہی پر عائد ہوتا ہے ۔ إِنْ يَّكُوْنُوْا فُقَرَآءَ ؛ اگر وہ فقیر و نادار ہوں ۔ يُغْنِهِمُ اللّٰهُ ؛ تو اللہ ان کو غنی و تونگر کر دے گا ۔ مِنْ فَضْلِهٖ ؛ اپنے فضل سے ۔ وَاللّٰهُ وَاسِعٌ عَلِيْمٌ ؛ اور اللہ وسعت و علم والا ہے ۔ اس کے پاس سب کی سمائی ہے اور اس کو ہر ایک کا علم ہے ۔

Wa-ankiḥu ’l-ayāmā minkum: And marry off the unmarried ones among you (ayāmā, plural of ayyim, a spouse-less woman). Wa’ṣ-ṣāliḥīna: And the righteous—min ‘ibādikum: among your male slaves—wa-imā’ikum: and your female maidservants (imā’, plural of amah). Notice: the word ‘ibād, which is the plural of ‘abd, is here employed in the Qur’ān to designate human slaves; therefore, naming a person ‘Abd al-Nabī’ (Servant of the Prophet) or ‘Abd al-Rasūl’ cannot be branded polytheism (shirk)![p. ۲۰۷] It would constitute polytheism (shirk) only if ‘servant’ were understood in the sense of being ‘created by’ the Prophet. Which Muslim on earth believes himself to be the created being (makhlūq) of a Prophet or a Saint? The reality is that certain literalists are mere fountains of accusations of shirk; the charge of polytheism gushes from their mouths only to rebound upon themselves! In yakūnū fuqarā’a: If they be poor and destitute—yughnihimu ’llāhu min faḍlih: Allāh will enrich them out of His bounty. Wa’llāhu wāsi‘un ‘alīm: And Allāh is All-Bounteous, All-Knowing; His capacity encompasses all creation and His knowledge embraces every state.

◈ عبدالنبی اور عبدالرسول کہنا شرک نہیں

◈ Naming ‘Abd al-Nabī or ‘Abd al-Rasūl Is Not Polytheism

ترجمہ (آیت ۳۲) :- تم بے شوہر عورتوں کے نکاح کر دو ۔ اور نیک اور شائستہ غلاموں اور لونڈیوں کی بھی شادی کر دو ۔ اگر وہ فقیر ہیں تو خدا ان کو اپنے فضل سے غنی کر دے گا اور اللہ وسیع رحمت اور عظیم علم والا ہے ۔
Translation (Verse 32): And arrange marriages for the single among you, and the pious among your male and female servants. If they are poor, God will enrich them of His grace; and God is Ample in mercy, All-Knowing.
آیت ۳۳
وَلْيَسْتَعْفِفِ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖؕ وَالَّذِيْنَ يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ فَكَاتِبُوْهُمْ اِنْ عَلِمْتُمْ فِيْهِمْ خَيْرًاقلی صلے وَّاٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْؕ وَلَا تُكْرِهُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَي الْبِغَآءِ اِنْ اَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَاؕ وَمَنْ يُّكْرِهْهُّنَّ فَاِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ اِكْرَاهِهِنَّ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۳۳﴾
Verse 33
وَلْيَسْتَعْفِفِ ٱلَّذِينَ لَا يَجِدُونَ نِكَاحًا حَتَّىٰ يُغْنِيَهُمُ ٱللَّهُ مِن فَضْلِهِۦ قلی وَٱلَّذِينَ يَبْتَغُونَ ٱلْكِتَٰبَ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَٰنُكُمْ فَكَاتِبُوهُمْ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيهِمْ خَيْرًا صلے وَءَاتُوهُم مِّن مَّالِ ٱللَّهِ ٱلَّذِىٓ ءَاتَىٰكُمْ ج وَلَا تُكْرِهُوا۟ فَتَيَٰتِكُمْ عَلَى ٱلْبِغَآءِ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا لِّتَبْتَغُوا۟ عَرَضَ ٱلْحَيَوٰةِ ٱلدُّنْيَا ج وَمَن يُكْرِههُّنَّ فَإِنَّ ٱللَّهَ مِنۢ بَعْدِ إِكْرَٰهِهِنَّ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿33﴾

وَلْيَسْتَعْفِفِ ؛ اور چاہیے کہ پاک دامنی اور عفت اختیار کریں ۔ الَّذِيْنَ لَا يَجِدُوْنَ نِكَاحًا ؛ جو نکاح نہیں کر سکتے ، جن کو شادی کا مقدور نہیں ، جن کے پاس بیاہ کے اسباب نہیں ۔ حَتّٰى يُغْنِيَهُمُ اللّٰهُ مِنْ فَضْلِهٖ ؛ جب تک اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی نہ کر دے ۔ وَالَّذِيْنَ يَبْتَغُوْنَ الْكِتٰبَ ؛ اور جو لوگ نوشتہ چاہتے ہیں ، مکاتب ہونا چاہتے ہیں ۔ مکاتب : وہ غلام جس کو ایک نوشتہ لکھ دیا جائے کہ اگر تم اتنی رقم کما کر داخل کرو تو تم آزاد ہو جاؤ گے ۔ مِمَّا مَلَكَتْ أَيْمَانُكُمْ ؛ ان غلاموں میں سے جو تمہارے قبضہ میں ہیں ، تمہارے ہاتھ جن کے مالک ہیں ۔ فَكَاتِبُوْهُمْ ؛ پس ان کو مکاتب بنا دو ، ان کو نوشتہ لکھ دو ۔ إِنْ عَلِمْتُمْ فِيْهِمْ خَيْرًا ؛ اگر تم ان میں بھلائی اور شائستگی جانتے ہو ۔ وَاٰتُوْهُمْ مِّنْ مَّالِ اللّٰهِ ؛ اور ان کو خدا کے مال میں سے دو ۔ الَّذِيْٓ اٰتٰىكُمْ ؛ جو تم کو دیا ہے ۔ ہم اور جو کچھ ہمارے ہاتھ میں ہے سب خدا کا ہے ، ہمارا وجود ہی جب بالعرض ہے تو حکومت اور تصرف اور دولت سب خدا کی ہے ۔ وَلَا تُكْرِهُوْا فَتَيٰتِكُمْ عَلَى الْبِغَآءِ ؛ اور مجبور نہ کرو تمہاری جوان لونڈیوں کو زنا پر ، بدکاری پر ۔ إِنْ أَرَدْنَ تَحَصُّنًا ؛ اگر وہ باوجود باندی ہونے کے پاک دامن رہنا چاہتی ہیں ، اپنی پاک دامنی پر اڑی ہوتی ہیں ۔ لِّتَبْتَغُوْا عَرَضَ الْحَيٰوةِ الدُّنْيَا ؛ دنیا کی زندگی کے چار پیسے کمانے کے لئے عورتوں کو بدکاری پر لگا کر مال سمیٹنا شرافت سے بہت بعید ہے ۔ وَمَنْ يُّكْرِهْهُّنَّ ؛ اور جو قرم ساق ، دیوث ان عورتوں کو زنا کاری پر مجبور کرے ۔ فَإِنَّ اللّٰهَ مِنْۢ بَعْدِ إِكْرَاهِهِنَّ ؛ یقیناً اللہ ان عورتوں کو مجبور کرنے کے بعد ۔ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ؛ غفور و رحیم ہے ۔ کیونکہ وہ عاجز ہیں ، مجبور ہیں ، ان پر کوئی گناہ نہیں ۔

Wa-l-yasta‘fifi ’lladhīna lā yajidūna nikāḥan: And let those who find not the financial means to marry observe chastity and self-restraint—ḥattā yughniyahumu ’llāhu min faḍlih: until Allāh enriches them out of His bounty. Wa’lladhīna yabtaghūna ’l-kitāba mimmā malakat aymānukum: And those who seek a formal deed of manumission (mukātabah, an agreement whereby a slave earns and pays an agreed sum to secure his freedom) among those whom your right hands possess—fa-kātibūhum: then execute the contract of freedom with them—in ‘alimtum fīhim khayran: if you know in them goodness, capability, and upright character. Wa-ātūhum min māli ’llāhi ’lladhī ātākum: And give them of the wealth of Allāh which He has bestowed upon you! (All that we possess belongs to God; when our very contingent existence is derived, then all dominion, stewardship, and riches are God’s alone). Wa-lā tukrihū fatayātikum ‘ala ’l-bighā’i: And compel not your young slave-girls to prostitution—in aradna taḥaṣṣunan: when they themselves desire to maintain chastity—li-tabtaghū ‘araḍa ’l-ḥayāti ’d-dunyā: in order that you may seek the fleeting, petty gains of worldly life (exploiting women into unchastity for money is utterly repugnant to all nobility!). Wa-man yukrihhunna: And whoever compels them—fa-inna ’llāha min ba‘di ikrāhihinna ghafūrun raḥīm: then verily Allāh, after their compulsion, is All-Forgiving, Most Merciful unto them, for they were powerless victims bearing no guilt.

[ص ۲۰۸] ۴۸ ترجمہ (آیت ۳۳) :- اور عفت و پاکدامنی اختیار کریں وہ لوگ جن کو نکاح کا مقدور نہیں جب تک کہ اللہ ان کو اپنے فضل سے غنی نہ کر دے ۔ اور تمہارے غلاموں میں سے جو مکاتب بننا چاہیں ، تو اگر تم ان میں بھلائی سمجھتے ہو تو ان کو مکاتب بنا دو (ان کو نوشتہ لکھ دو) ۔ اور اس مال میں سے کہ خدا نے تم کو دیا ہے ان کو دو ۔ اور جوان چھوکریوں کو خصوصاً جب کہ وہ پاک دامن رہنا چاہتی ہیں بدکاری پر مجبور نہ کرو زندگی دنیا کے ساز و سامان چاہنے کے لئے ۔ اور جو ان عورتوں کو مجبور کرے ، تو ان کے مجبور کرنے کے بعد ان پر کوئی گناہ نہیں ۔ اللہ تو غفور و رحیم ہے ہی ۔
[p. ۲۰۸] Translation (Verse 33): And let those who cannot afford to marry remain chaste until God enriches them out of His grace. And as for those of your slaves who desire a contract of freedom, grant it to them if you know any good in them, and give them of the wealth of God which He has bestowed upon you. And do not compel your slave-girls to prostitution when they desire chastity, seeking the fleeting goods of worldly life; and if anyone compels them, then after their compulsion, God is surely All-Forgiving, Most Merciful.
آیت ۳۴
وَلَقَدْ اَنْزَلْنَآ اِلَيْكُمْ اٰىٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍ وَّمَثَلًا مِّنَ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَۗ ﴿۳۴﴾
Verse 34
وَلَقَدْ أَنزَلْنَآ إِلَيْكُمْ ءَايَٰتٍ مُّبَيِّنَٰتٍ وَمَثَلًا مِّنَ ٱلَّذِينَ خَلَوْا۟ مِن قَبْلِكُمْ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِينَ ﴿34﴾

وَلَقَدْ أَنْزَلْنَآ إِلَيْكُمْ ؛ اور ہم نے تمہاری طرف اُتاری ۔ اٰىٰتٍۭ مُّبَيِّنٰتٍ ؛ روشن آیتیں ، واضح احکام ، بین دلائل ۔ وَمَثَلًا مِّنَ الَّذِيْنَ خَلَوْا مِنْ قَبْلِكُمْ ؛ اور ان لوگوں کی بھی مثالیں بیان کر دیں جو تم سے پہلے تھے ۔ وَمَوْعِظَةً لِّلْمُتَّقِيْنَ ؛ اور خدا ترسوں اور متقیوں اور پرہیز گاروں کے لئے وعظ و نصیحت بھی بیان کر دی ۔

Wa-laqad anzalnā ilaykum: And indeed We have revealed unto you—āyātin mubayyināt: luminous verses, clear injunctions, and decisive arguments—wa-mathalan mina ’lladhīna khalaw min qablikum: and examples from the histories of those who passed away before you—wa-maw‘iẓatan li’l-muttaqīn: and an admonition and counsel for the God-fearing and righteous.

ترجمہ (آیت ۳۴) :- ہم نے تمہاری طرف واضح آیتیں اُتار دیں اور ان کی مثالیں بھی دے دیں جو تم سے پہلے گزرے ہیں ۔ اور متقیوں کو وعظ و نصیحت کر دی ۔
Translation (Verse 34): And certainly We have revealed to you clear signs and illustrations from the generations who passed away before you, and an admonition for the God-fearing.

◈ اسلام نے عملی طور پر غلامی کو ختم کیا

◈ Islam Practically Eradicated Slavery

صاحبو ! غلامی کا مسئلہ مسلمانوں کا پیدا کیا ہوا نہیں ہے ، بلکہ مسلمانوں نے اس قدیم رسم کی اصلاح کی ہے ، اس کو رفتہ رفتہ دنیا سے اٹھا دیا ہے ۔ قدیم زمانہ میں فاتح ، مفتوح کے مردوں ، عورتوں سب کو قتل کر دیتے تھے ، ملک کو تباہ اور ویران کر دیتے تھے ۔ اس کی مثال دیکھنا چاہتے ہو تو ایٹم بم اور امریکہ اور جاپان کی لڑائی میں اس کی تباہ کاری پر غور کرو ۔ بچے ، بڈھے ، عورت ، مرد ، جانور سب نذرِ آتش ۔ اس سے کچھ ترقی ہوئی تو مردوں کو قتل کرنے لگے اور عورتوں کو باندی بنا کر رکھنے لگے ۔ پھر اور ترقی ہوئی تو مردوں اور عورتوں سب کو غلام بنا لیا ۔ اسلام نے عملی طور سے غلامی کو اس طرح نابود کیا : حکم دیا گیا کہ جو کھانا آقا کھاتے ہیں غلاموں کو بھی کھلائیں ، جو کپڑے خود پہنتے ہیں ان کو بھی پہنائیں ۔ جہاں کسی نے کوئی قصور کیا ، حکم ہوا کہ ایک غلام آزاد کرو ۔ لونڈی سے بچہ ہو گیا اب اس کو کوئی بیچ نہیں سکتا ، آقا کے مرتے ہی وہ لونڈی آزاد ۔ باندی غلام میں شائستگی اور تہذیب آ جائے تو ان کو مکاتب بنا دو یعنی آزاد نامہ لکھ دو خواہ بغیر کچھ لئے کے خواہ کچھ لے کر ۔ كَاتِبُوْا کا صیغہ امر ہے ، امر وجوب پر دلالت کرتا ہے لہٰذا شائستہ ہو جانے کے بعد آزاد کرنا واجب ہے ۔ صاحبو ! غلاموں کو آزاد کرنے کا دعویٰ کرنے والے اپنی مغلوب رعایا پر اتنی سختی کرتے ہیں ، جس کا حد و حساب نہیں ۔[ص ۲۰۹] ۴۹ مسلمانوں کی غلامی سے لوگ آزاد ہوتے تھے ۔ موجودہ زمانہ کی حقیقی غلامی سے آزادی ہرگز ممکن نہیں ۔ اوّل غلام کہتے تھے اب کالا آدمی کہتے ہیں ۔ چاہے کشمیر و پنجاب اور گجرات کے گورے سے گورے آدمی ہی کیوں نہ ہوں ، مگر وہ رہیں گے کالے آدمی ہی ۔ مسلمانوں کے غلام آزاد ہو کر بادشاہ تک ہوئے ہیں ۔ بادشاہوں نے اپنی بیٹیوں کی ان سے شادیاں کر دی ہیں ۔ الپتگین کون تھا ؟ سبکتگین کا غلام ۔ ہندوستان میں خاندانِ غلامان اب تک مشہور ہے ۔ تاریخ اس پر شہادت دیتی ہے ۔ کافور اخشیدی کون تھا ؟ غلام تھا ۔ غلاموں میں بڑے بڑے امام بھی ہوئے ہیں ۔ امام مالک کے اُستاد نافع کون تھے ؟ ابن عمرؓ کے غلام ۔ عکرمہ کون تھے ؟ ابن عباسؓ کے غلام ۔ یہ غلامی کا نام ان کے شائستہ نہ ہونے تک ہے ۔ شائستگی آتی ہے تو آزادی کو لاتی ہے ۔ یہ بت پرست قوم ہندوستان کی رہنے والی اپنے مفتوح دشمن کو شودر کہتی ہے ، ملیچھ کہتی ہے ۔ کتا ان کی رسوئی کے پاس سے جائے پرواہ نہیں مگر ان کی رسوئی پر غریب شودر کا سایہ نہ پڑے ۔ یہ غلامی نہیں تو کیا ہے ۔ یہ ہم نے بیان کر دیا ہے کہ اپنی ذات کو دوسروں کی ذات سے بہتر سمجھنا ابلیس کا نظریہ ہے ۔ اسلام میں تمام بنی آدم ایک دوسرے کے بھائی ہیں ۔ آدمی بڑا اپنے نیک عمل سے ہوتا ہے ۔ غریب شودر نیک کام کر رہا ہے اور ایک برہمن ظلم و ستم کر رہا ہے ، ان لوگوں کے پاس وہ برہمن ہی اچھا سمجھا جائے گا ، اور مسلمانوں کے پاس اچھا کام کرنے والا شودر بد اعمال برہمن سے بہتر ہے ۔

O gentlemen! The institution of slavery was not invented by Muslims; rather, Muslims reformed this archaic custom and gradually eradicated it from human society. In ancient times, the conquerors routinely slaughtered all the men and women of the vanquished nation and devastated their lands into ashes. If you desire a modern illustration, consider the atomic bomb and its catastrophic devastation in the war between America and Japan: children, the elderly, women, men, and animals—all incinerated in flames! As humanity marginally progressed, they began killing the men and enslaving the women as concubines. With further advancement, they spared both men and women as slaves. Islam practically brought about the abolition of slavery through systematic legislation: masters were commanded to feed their slaves from what they themselves eat, and clothe them from what they themselves wear. Whenever a Muslim committed an expiable fault, the decree was: ‘Free a slave!’ If a master had a child by his maidservant, she could never again be sold, and upon the master’s death she automatically obtained full freedom. Whenever a slave exhibited decency, refinement, and competence, the master was instructed to enter into a contract of manumission (mukātabah)—either for compensation or without taking anything. The verb kātibū is an imperative, and in jurisprudence an imperative denotes obligation (wujūb); hence freeing a cultured slave became an ethical obligation. O gentlemen! Those who boast in modern times of having abolished slavery inflict upon their subjugated populations cruelties that surpass all count![p. ۲۰۹] Under Muslim domestic servitude, individuals were progressively emancipated; under modern Western colonial subjugation, however, true emancipation is utterly impossible! Formerly they called them slaves; now they label them ‘colored people’—even if a person be from Kashmir, Punjab, or Gujarat with the fairest complexion, he remains classified as a ‘colored native’! In Muslim history, former slaves rose to become sovereign monarchs, and emperors gave their royal daughters in marriage to them. Who was Alptigin? The slave of Subuktigin. The Slave Dynasty (Khāndān-i Ghulāmān) in India is renowned in world history, and annals bear testimony to its grandeur. Who was Kāfūr al-Ikhshīdī? A slave. Among the greatest Imāms of sacred knowledge were freed slaves: who was Imām Nāfi‘, the master of Imām Mālik? The freed slave of ‘Abd Allāh ibn ‘Umar. Who was ‘Ikrimah? The freed slave of ‘Abd Allāh ibn ‘Abbās. In Islam, the condition of servitude lasted only until civilizational refinement was attained; once refinement arrived, it brought full liberty in its train! Contrast this with the idolatrous caste system of India, which designates conquered populations as Shūdras and Mlecchas—a dog may pass near their kitchen without objection, but let not the shadow of an impoverished Shūdra fall upon it! If this is not perpetual slavery, what is? We have already elucidated that deeming one’s own caste superior to others is the primal ideology of Iblīs. In Islam, all children of Adam are mutual brethren; greatness is measured solely by righteous conduct. If an impoverished Shūdra acts righteously while a Brahmin perpetrates cruelty, the caste-mongers will still venerate the Brahmin, whereas in the eyes of Muslims, the virtuous Shūdra is vastly superior to the corrupt Brahmin!

غلاموں کی رعایت کی کوئی حد بھی ہے کہ اصولِ اسلام سے جوان بیٹے کا نفقہ باپ پر واجب نہیں ہوتا مگر غلام اور غلام کی بیوی بچوں کا نفقہ آقا پر واجب ہے ۔ آقا اگر غلام پر ظلم کرے تو وہ حاکم کے پاس فریاد لے جائے گا ، حاکم ظلم سے روکے گا ۔ اگر حاکم کے کہنے پر عمل نہ کرے تو حکم دیا جائے گا کہ اس کو دوسرے کے پاس منتقل کرو ۔ باندی غلام اپنے مذہب پر باقی رہ سکتے ہیں ، اسلام زبردستی مسلمان نہیں کرتا ۔ لَآ إِكْرَاهَ فِي الدِّيْنِ ۔ ابولؤلؤ حضرت عمرؓ کا قاتل کافر غلام تھا ۔ دنیا میں ایسی رواداری تو کوئی بتا دے ۔ حضرت بلال پر مسلمان ہونے کی وجہ ان کے آقا نے کیا کیا مظالم نہ ڈھائے ۔ کافر غلاموں پر کسی مسلمان نے ہرگز ایسا ظلم نہیں کیا ۔

Consider the extraordinary legal protections granted to servants: in Islamic jurisprudence, a father is not legally bound to maintain his able-bodied adult son, yet a master is legally bound to provide food, lodging, and clothing for his slave and the slave’s wife and offspring! If a master oppresses his slave, the slave has the right to lodge a complaint before the judicial magistrate, who will restrain the master’s tyranny. Should the master persist, the court orders the slave transferred to another guardian. Maidservants and slaves are entirely free to retain their ancestral faith; Islam never forces religious conversion—Lā ikrāha fi ’d-dīn (‘There is no compulsion in religion’). Abū Lu’lu’ah, the assassin of Ḥaḍrat ‘Umar (may Allāh be pleased with him), was a non-Muslim slave residing in Madīnah—let the world show a parallel to such monumental tolerance! Consider the unspeakable tortures inflicted upon Ḥaḍrat Bilāl by his pagan master simply because he embraced Islam; never in history did any Muslim subject a non-Muslim slave to such cruelty.

◈ اسلام میں غلام کے لئے خاص مراعات

◈ Special Rights and Privileges of Servants in Islam

آیت ۳۵
اَللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌؕ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍؕ اَلزُّجَاجَةُ كَاَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ يُّوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ زَيْتُوْنَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍۙ يَّكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌؕ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍؕ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ مَنْ يَّشَآءُؕ وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْاَمْثَالَ لِلنَّاسِؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌۙ ﴿۳۵﴾
Verse 35
ٱللَّهُ نُورُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ج مَثَلُ نُورِهِۦ كَمِشْكَوٰةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ صلے ٱلْمِصْبَاحُ فِى زُجَاجَةٍ صلے ٱلزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّىٌّ يُوقَدُ مِن شَجَرَةٍ مُّبَٰرَكَةٍ زَيْتُونَةٍ لَّا شَرْقِيَّةٍ وَلَا غَرْبِيَّةٍ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِىٓءُ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ج نُّورٌ عَلَىٰ نُورٍ قلی يَهْدِى ٱللَّهُ لِنُورِهِۦ مَن يَشَآءُ ج وَيَضْرِبُ ٱللَّهُ ٱلْأَمْثَٰلَ لِلنَّاسِ قلی وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ﴿35﴾

[ص ۲۱۰] ۵۰ اللّٰهُ نُوْرُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ، آسمان و زمین کے انکشاف کا ذریعہ ہے ۔ یہ بات یاد رکھو : نور اور علم اور وجود یہ تینوں ذاتِ الٰہی کے اطوار ہیں ۔ دوسروں کو وجود ، نور اور علم سے کچھ کچھ حصہ پہنچتا ہے تو وہ ذاتِ الٰہی کا پرتو ہے ۔ یہ تینوں چیزیں ذاتِ الٰہی کی تفصیل ہیں ۔ ان تینوں کا مصداق ذاتِ الٰہی ہی ہے ۔ ذرہ بے مقدار سے خورشیدِ پُر انوار تک جو کچھ ہے ، جو کچھ ظاہر ہوتا ، جو کچھ معلوم ہوتا ہے ، جو کچھ موجود ہے سب قدرت کے جلوے ہیں ، اس کے کرشمے ہیں ۔ مَثَلُ نُوْرِهٖ كَمِشْكٰوةٍ فِيْهَا مِصْبَاحٌ ؛ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے طاقچہ میں قندیل ، لیمپ ۔ تمہارا جسم طاقچہ ہے ، تمہارا دل گلوب ہے ، لیمپ ہے ، قندیل ہے ۔ یہ چراغ ہے کہاں ؟ اَلْمِصْبَاحُ فِيْ زُجَاجَةٍ ؛ چراغ ایک قندیل میں ہے ، ایک گلوب میں ہے ، ایک شیشے میں ہے جو تمہارا دل ہے ۔ اَلزُّجَاجَةُ كَأَنَّهَا كَوْكَبٌ دُرِّيٌّ ؛ فانوس ، گلوب یعنی دل یہ کیا ہے ایک روشن تارہ ہے ۔ يُوْقَدُ مِنْ شَجَرَةٍ مُّبٰرَكَةٍ ؛ وہ روشن ہو رہا ہے ایک مبارک درخت کے تیل سے ۔ کس کا درخت ہے ؟ زَيْتُوْنَةٍ ؛ وہ درخت زیتون کا ہے ۔ زیتون کیا ہے ؟ وہ عینِ ثابتہ ہے ۔ لَا شَرْقِيَّةٍ وَّلَا غَرْبِيَّةٍ ؛ وہ شرق کا ہے نہ غرب کا ، عالمِ امکان سے ارفع و اعلیٰ ہے ۔ يَكَادُ زَيْتُهَا يُضِيْٓءُ ؛ قریب ہے کہ اس کا تیل سلگ اٹھے ، ضیا پاش ہو ، روشن ہو جائے ۔ امدادِ وجود نمایاں ہونے کے قریب ہے ۔ وَلَوْ لَمْ تَمْسَسْهُ نَارٌ ؛ اگرچہ کہ اس کو آگ نہ چھوئے ، نہ چقماق کی ضرورت ، نہ ماچس کی نہ دیا سلائی کی ، اگر چیکہ اس کا کوئی محرک نہ ہو ، روشن کرنے والے کی ضرورت نہیں ، خارجی امداد کرنے والے کی حاجت نہیں ۔ نُوْرٌ عَلٰى نُوْرٍ ؛ نور پر نور ہے ، باطنی نور پر ظاہری نور ہے ۔ ظاہری نور تو نظر آ رہا ہے ، خدا کرے کہ باطنی نور بھی نظر آ جائے ۔ يَهْدِي اللّٰهُ لِنُوْرِهٖ ؛ اللہ اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے ، خدا علمِ صحیح کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔ مَنْ يَّشَآءُ ؛ جس کو چاہتا ہے ۔ وَيَضْرِبُ اللّٰهُ الْأَمْثَالَ لِلنَّاسِ ؛ اور اللہ مثال دیتا ہے لوگوں کے سمجھنے کے لئے ۔ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ ؛ اور اللہ ہر شئے کا علم رکھتا ہے ، اس کو سب کچھ معلوم ہے ۔

[p. ۲۱۰] Allāhu nūru ’s-samāwāti wa’l-arḍ: Allāh is the Light of the heavens and the earth; the supreme means of manifesting the heavens and the earth. Keep this principle firmly in mind: Light (Nūr), Knowledge (‘Ilm), and Existence (Wujūd) are three modes of the Divine Essence. Whatever share of existence, light, and knowledge reaches contingent entities is a mere reflection (partaw) of the Divine Essence; these three realities are the unfolding of Divine Essence, and their ultimate referent is Allāh alone. From the infinitesimal atom to the resplendent sun, everything that appears, everything that is known, and everything that exists is a manifestation of Divine Power. Mathalu nūrihī ka-mishkātin fīhā miṣbāḥ: The parable of His Light is as a niche wherein is a lamp. Your physical body is the niche (mishkāt), and your spiritual heart is the globe and lantern. Where is this lamp placed? Al-miṣbāḥu fī zujājah: The lamp is within a glass globe—the glass vessel of your heart. Al-zujājatu ka-annahā kawkabun durriyy: The glass chandelier of the heart is as a brilliant, glittering star! Yūqadu min shajaratin mubārakah: It is kindled from a blessed tree. What tree? Zaytūnah: An olive tree—and what is this olive tree in mystical terminology? It is the Immutable Archetype (al-‘Ayn al-Thābitah). Lā sharqiyyatin wa-lā gharbiyyah: Neither of the East nor of the West; it transcends the polarized dimensions of the contingent universe! Yakādu zaytuhā yuḍī’u: Its oil well-nigh glows forth—the outpouring of existence is on the verge of shining! Wa-law lam tamsas-hu nār: Even though no fire has touched it; needing neither flint nor match, nor any external stimulant or outside agency. Nūrun ‘alā nūr: Light upon light! Exoteric light upon esoteric light; the exoteric light is visible to all, but may God grant that the esoteric inner light also becomes unveiled! Yahdi ’llāhu li-nūrihī man yashā’: Allāh guides unto His Light—unto authentic knowledge—whomsoever He wills. Wa-yaḍribu ’llāhu ’l-amthāla li’n-nās: And Allāh sets forth parables for mankind so that they may understand. Wa’llāhu bi-kulli shay’in ‘alīm: And Allāh is Knower of all things; unto Him all reality is known.

ترجمہ (آیت ۳۵) :- اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے ۔ اس کے نور کی مثال ایسی ہے جیسے ایک طاقچہ میں چراغ ۔ وہ چراغ ایک گلوب میں ہے ، وہ گلوب ایسا شفاف ہے کہ تارے کی طرح چمکتا ہے ۔ وہ چراغ ایک مبارک درخت یعنی زیتون کے درخت سے روشن ہے ۔ وہ مشرق میں ہے نہ مغرب میں ہے ۔ قریب ہے کہ وہ تیل سلگ اٹھے اگر چیکہ اس کو آگ نہ چھو جائے ۔ یہ نور پر نور ہے ۔ اللہ اپنے نور کی طرف رہنمائی کرتا ہے جس کو چاہتا ہے ۔ اللہ لوگوں کو سمجھانے کے لئے مثالیں دے رہا ہے اور اللہ ہر چیز جانتا ہے (اور ہر چیز کی حقیقت خدا ہی کو معلوم ہے) ۔
Translation (Verse 35): God is the Light of the heavens and the earth. The similitude of His light is as a niche wherein is a lamp. The lamp is in a glass; the glass is as it were a glittering star, lit from a blessed tree, an olive that is neither of the East nor of the West, whose oil well-nigh would shine forth even if no fire touched it. Light upon light! God guides unto His light whom He wills; and God sets forth parables for mankind, and God knows all things.

واضح ہو کہ مِثْل برابر والے کو کہتے ہیں ، اور مَثَل کسی چیز کی توضیح کے واسطے دی جاتی ہے ۔ مثل اور مثل سے کسی چیز کی توضیح بھی اور تشبیہ بھی کی جاتی ہے ۔ خدا کا مثل نہیں ۔ مثال اور مثل سے اس کو سمجھا سکتے ہیں ۔

Let it be understood that mithl denotes an equal or co-equal partner, whereas mathal (parable) is employed to illustrate a reality. Through parables and analogies, concepts are clarified. God has no mithl (peer or equal), yet His attributes can be approached and understood through illustrative parables (amthāl).

آیت ۳۶
[ص ۲۱۱] ۵۱ فِيْ بُيُوْتٍ اَذِنَ اللّٰهُ اَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيْهَا اسْمُهٗۙ يُسَبِّحُ لَهٗ فِيْهَا بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِۙ ﴿۳۶﴾
Verse 36
[p. ۲۱۱] فِى بُيُوتٍ أَذِنَ ٱللَّهُ أَن تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيهَا ٱسْمُهُۥ يُسَبِّحُ لَهُۥ فِيهَا بِٱلْغُدُوِّ وَٱلْـَٔاصَالِ ﴿36﴾

اللہ کا نور کہاں رہتا ہے ؟ فِيْ بُيُوْتٍ أَذِنَ اللّٰهُ ؛ ایسے گھروں میں کہ خدا نے حکم دیا ہے ۔ أَنْ تُرْفَعَ وَيُذْكَرَ فِيْهَا اسْمُهٗ ؛ کہ بزرگی کی جائے اور جس میں اللہ کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ يُسَبِّحُ لَهٗ فِيْهَا ؛ اس میں اللہ کے نام کی تسبیح کرتے ہیں ۔ بِالْغُدُوِّ وَالْاٰصَالِ ؛ صبح اور شام کو ۔

Where does this divine Light dwell? Fī buyūtin adhina ’llāhu an turfa‘a: In houses (mosques and sanctified hearts) which Allāh has commanded to be exalted, honored, and revered—wa-yudhkara fīha ’smuh: and wherein His Name is remembered. Yusabbiḥu lahū fīhā: There glorify Him therein—bi’l-ghuduwwi wa’l-āṣāl: in the mornings and in the evenings.

ترجمہ (آیت ۳۶) :- ان گھروں میں کہ اللہ نے حکم دیا ہے کہ ان کی تعظیم کی جائے ، ان میں خدا کے نام کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ ان میں صبح و شام اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ۔
Translation (Verse 36): In houses which God has allowed to be exalted and that His name be remembered therein; there glorify Him therein in the mornings and in the evenings.
آیت ۳۷
رِجَالٌۙ لَّا تُلْهِيْهِمْ تِجَارَةٌ وَّلَا بَيْعٌ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ وَاِقَامِ الصَّلٰوةِ وَاِيْتَآءِ الزَّكٰوةِصلے لا يَخَافُوْنَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيْهِ الْقُلُوْبُ وَالْاَبْصَارُقلی لا ﴿۳۷﴾
Verse 37
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَٰرَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ ٱللَّهِ وَإِقَامِ ٱلصَّلَوٰةِ وَإِيتَآءِ ٱلزَّكَوٰةِ لا يَخَافُونَ يَوْمًا تَتَقَلَّبُ فِيهِ ٱلْقُلُوبُ وَٱلْأَبْصَٰرُ ﴿37﴾

رِجَالٌ لَّا تُلْهِيْهِمْ ؛ تسبیح کرتے ہیں ایسے لوگ جن کو غافل نہیں کر سکتی ۔ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ ؛ نہ تجارت نہ بیع و شریٰ ۔ عَنْ ذِكْرِ اللّٰهِ ؛ یادِ خدا سے ۔ وَإِقَامِ الصَّلٰوةِ ؛ اور نماز قائم رکھنے سے ۔ وَإِيْتَآءِ الزَّكٰوةِ ؛ اور زکوٰۃ دینے سے ۔ يَخَافُوْنَ يَوْمًا ؛ یہ لوگ اس دن سے ڈرتے ہیں ۔ تَتَقَلَّبُ فِيْهِ ؛ جس میں بے قرار رہتے ہیں ، مضطرب رہتے ہیں ۔ اَلْقُلُوْبُ وَالْأَبْصَارُ ؛ دل اور آنکھیں ۔

Rijālun lā tulhīhim: Men whom neither distracts—tijāratun wa-lā bay‘un: merchandise, wholesale trading, nor retail commerce—‘an dhikri ’llāhi: from the remembrance of Allāh—wa-iqāmi ’ṣ-ṣalāti: and the steadfast establishment of prayer—wa-ītā’i ’z-zakāh: and the giving of prescribed charity. Yakhāfūna yawman: They dread a Day—tataqallabu fīhi ’l-qulūbu wa’l-abṣār: wherein hearts and eyes will be agitated and convulsed with dread.

ترجمہ (آیت ۳۷) :- ایسے لوگ جن کو تجارت اور بیع و شریٰ غافل نہیں بنا سکتی یادِ خدا سے اور پابندی سے نماز پڑھنے اور زکوٰۃ دینے سے ۔ یہ لوگ اس دن سے ڈرتے ہیں جس میں دل اور آنکھیں بے قرار رہیں گی ۔
Translation (Verse 37): Men whom neither trade nor sale can beguile from remembrance of God and steadfastness in prayer and paying the zakāh; who fear a Day when hearts and eyes will be overturned.
آیت ۳۸
لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ اَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا وَيَزِيْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖؕ وَاللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿۳۸﴾
Verse 38
لِيَجْزِيَهُمُ ٱللَّهُ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوا۟ وَيَزِيدَهُم مِّن فَضْلِهِۦ قلی وَٱللَّهُ يَرْزُقُ مَن يَشَآءُ بِغَيْرِ حِسَابٍ ﴿38﴾

لِيَجْزِيَهُمُ اللّٰهُ ؛ تاکہ اللہ ان کو جزا دے ۔ أَحْسَنَ مَا عَمِلُوْا ؛ بہترین جزا ان کاموں کی کہ انھوں نے کیا ہے ۔ وَيَزِيْدَهُمْ مِّنْ فَضْلِهٖ ؛ اور زیادہ دے ان کو اپنے فضل سے ۔ وَاللّٰهُ يَرْزُقُ مَنْ يَّشَآءُ ؛ اور خدا جس کو چاہتا ہے دیتا ہے ۔ بِغَيْرِ حِسَابٍ ؛ بے حساب ، بے شمار ۔

Li-yajziyahumu ’llāhu: That Allāh may reward them—aḥsana mā ‘amilū: with the best recompense for the deeds they performed—wa-yazīdahum min faḍlih: and bestow upon them yet more out of His bounty. Wa’llāhu yarzuqu man yashā’u bi-ghayri ḥisāb: For Allāh provides for whomsoever He wills beyond all reckoning.

ترجمہ (آیت ۳۸) :- (قیامت کیوں ہوتی ہے) تاکہ اللہ ان کے اعمال کی جزا دے اور زیادہ اور زیادہ کر دے اپنے فضل سے ۔ اللہ جس کو چاہتا ہے بے حساب دیتا ہے ۔
Translation (Verse 38): That God may reward them with the best of what they did, and increase them out of His grace; and God provides for whom He wills without measure.
آیت ۳۹
[ص ۲۱۲] ۵۲ وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيْعَةٍ يَّحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُ مَآءًؕ حَتّٰٓي اِذَا جَآءَهٗ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًٔا وَّوَجَدَ اللّٰهَ عِنْدَهٗ فَوَفّٰىهُ حِسَابَهٗؕ وَاللّٰهُ سَرِيْعُ الْحِسَابِۙ ﴿۳۹﴾
Verse 39
[p. ۲۱۲] وَٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ أَعْمَٰلُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيعَةٍ يَحْسَبُهُ ٱلظَّمْـَٔانُ مَآءً حَتَّىٰٓ إِذَا جَآءَهُۥ لَمْ يَجِدْهُ شَيْـًٔا وَوَجَدَ ٱللَّهَ عِندَهُۥ فَوَفَّىٰهُ حِسَابَهُۥ قلی وَٱللَّهُ سَرِيعُ ٱلْحِسَابِ ﴿39﴾

وَالَّذِيْنَ كَفَرُوْا ؛ اور جن لوگوں نے کفر کیا ۔ أَعْمَالُهُمْ كَسَرَابٍۭ بِقِيْعَةٍ ؛ ان کے اعمال ایسے ہیں جیسے سراب ، جیسے ریتی کا دھوکہ میدان میں ۔ يَحْسَبُهُ الظَّمْاٰنُ مَاءً ؛ پیاسا اس کو پانی سمجھتا ہے ۔ حَتّٰىٓ إِذَا جَآءَهٗ ؛ یہاں تک کہ جب اس کے پاس جاتا ہے ۔ لَمْ يَجِدْهُ شَيْئًا ؛ اور کچھ نہیں پاتا ۔ وَوَجَدَ اللّٰهَ عِنْدَهٗ ؛ اور وہاں پایا تو اللہ کو ۔ فَوَفّٰىهُ حِسَابَهٗ ؛ پھر اس کے حساب کو چکا دیا ۔ وَاللّٰهُ سَرِيْعُ الْحِسَابِ ؛ اور اللہ جھٹ پٹ حساب چکا دینے والا ہے ۔

Wa’lladhīna kafarū: And as for those who disbelieve—a‘māluhum ka-sarābin bi-qī‘ah: their deeds are like a mirage in an arid desert plane—yaḥsabuhu ’ẓ-ẓam’ānu mā’an: which the thirsty traveler imagines to be cool water—ḥattā idhā jā’ahū: until when he arrives thereat—lam yajid-hu shay’an: he finds it to be nothing at all! Wa-wajada ’llāha ‘indahū: But he finds Allāh there beside him—fa-waffāhu ḥisābah: and He pays him his account in full. Wa’llāhu sarī‘u ’l-ḥisāb: And Allāh is swift in reckoning.

ترجمہ (آیت ۳۹) :- کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے ریتی کا دھوکہ (سراب) ۔ پیاسا اس کو پانی سمجھتا ہے ، جب اس کے پاس پہنچتا ہے تو کچھ بھی نہیں پاتا ۔ وہاں پاتا ہے تو خدا کو جو اس کا پورا پورا حساب کرے ۔ اللہ جھٹ پٹ حساب چکانے والا ہے ۔
Translation (Verse 39): And as for those who disbelieve, their deeds are like a mirage in a sandy plain, which the thirsty man deems to be water; until, when he comes unto it, he finds it to be nothing, and finds God with him, Who pays him his full due; and God is swift in reckoning.
آیت ۴۰
اَوْ كَظُلُمٰتٍ فِيْ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَّغْشٰىهُ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌؕ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍؕ اِذَآ اَخْرَجَ يَدَهٗ لَمْ يَكَدْ يَرٰىهَاؕ وَمَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍۗ ﴿۴۰﴾
Verse 40
أَوْ كَظُلُمَٰتٍ فِى بَحْرٍ لُّجِّىٍّ يَغْشَىٰهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِۦ سَحَابٌ ج ظُلُمَٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهُۥ لَمْ يَكَدْ يَرَىٰهَا قلی وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ ٱللَّهُ لَهُۥ نُورًا فَمَا لَهُۥ مِن نُّورٍ ﴿40﴾

أَوْ كَظُلُمٰتٍ ؛ یا ان کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے ۔ فِيْ بَحْرٍ لُّجِّيٍّ ؛ گہرے سمندر میں ، سخت قسم کی ظلمتیں ، تاریکیاں ۔ يَغْشٰىهُ مَوْجٌ ؛ سمندر پر موجیں چھا رہی ہیں ۔ مِّنْ فَوْقِهٖ مَوْجٌ ؛ اور موج پر موج آ رہی ہے ۔ مِّنْ فَوْقِهٖ سَحَابٌ ؛ اور اس کے اوپر ابر بھی چھایا ہوا ہے ۔ ظُلُمٰتٌۢ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ ؛ ظلمتوں پر ظلمتیں ہیں تاریکیوں پر تاریکیاں ۔ إِذَآ أَخْرَجَ يَدَهٗ ؛ یہاں تک کہ جب اپنا ہاتھ نکالتا ہے ۔ لَمْ يَكَدْ يَرٰىهَا ؛ تو اس کو دیکھ بھی نہیں سکتا ۔ وَمَنْ لَّمْ يَجْعَلِ اللّٰهُ لَهٗ نُوْرًا ؛ جس کو خدا نور نہیں دیتا ۔ فَمَا لَهٗ مِنْ نُّوْرٍ ؛ تو اس کو نور نہیں ۔

Aw ka-ẓulumātin fī baḥrin lujjiyyin: Or like depths of darkness in a fathomless, billowing sea—yaghshāhu mawjun: covered by wave—min fawqihī mawjun: over which is another wave—min fawqihī saḥāb: over which is a dark storm cloud! Ẓulumātun ba‘ḍuhā fawqa ba‘ḍ: Layers of darkness piled one upon another—idhā akhraja yadahū: when he stretches forth his hand—lam yakad yarāhā: he can hardly see it at all! Wa-man lam yaj‘ali ’llāhu lahū nūran: And he unto whom Allāh assigns no light—fa-mā lahū min nūr: for him there is no light whatsoever.

ترجمہ (آیت ۴۰) :- یا (ان کافروں کے اعمال کی مثال ایسی ہے جیسے) گہرے سمندر میں تاریکیاں ، موج ہے کہ سمندر پر چھا رہی ہے اور موج پر موج ہے کہ آ رہی ہے ۔ تاریکیوں پر تاریکیاں ہیں (ظلمت پر ظلمت ہے) ، اس میں ہاتھ بڑھاتا ہے تو نظر نہیں آتا اور جس کو خدا نور نہ دے اس کو نور کہاں سے ملے گا ؟
Translation (Verse 40): Or as dark shadows within a vast, deep sea, covered by a billow, above which is a billow, above which is a cloud; depths of darkness, one upon another. When he puts forth his hand, he well-nigh cannot see it. And he unto whom God assigns not light, for him there is no light.
آیت ۴۱
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُسَبِّحُ لَهٗ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَالطَّيْرُ صٰٓفّٰتٍؕ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهٗ وَتَسْبِيْحَهٗؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌۢ بِمَا يَفْعَلُوْنَ ﴿۴۱﴾
Verse 41
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُسَبِّحُ لَهُۥ مَن فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَٱلطَّيْرُ صَٰٓفَّٰتٍ صلے كُلٌّ قَدْ عَلِمَ صَلَاتَهُۥ وَتَسْبِيحَهُۥ قلی وَٱللَّهُ عَلِيمٌۢ بِمَا يَفْعَلُونَ ﴿41﴾

[ص ۲۱۳] ۵۳ أَلَمْ تَرَ ؛ کیا تمہیں معلوم نہیں ، تم نہیں دیکھتے ؟ أَنَّ اللّٰهَ يُسَبِّحُ لَهٗ ؛ کہ اللہ کی تسبیح کرتے ہیں ۔ مَنْ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ وہ لوگ جو آسمانوں اور زمین میں ہیں ۔ وَالطَّيْرُ صٰٓفّٰتٍ ؛ اور پرندوں کو صف زدہ ، ٹولیوں کی ٹولیاں ، ایک سے لگے ایک ، بال کشادہ ، پر کھولے ہوئے ۔ كُلٌّ قَدْ عَلِمَ ؛ ان میں سے ہر ایک جانتا ہے ، اس کو علم ہے ۔ صَلَاتَهٗ ؛ اپنی دُعا کو ، نماز کو ، اپنے طریقہ بندگی کو ۔ وَتَسْبِيْحَهٗ ؛ اور اپنی تسبیح کو ۔ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ بِمَا يَفْعَلُوْنَ ؛ اور اللہ ان کے تمام افعال کا علم رکھتا ہے ، اور خوب جانتا ہے جو کچھ کہ وہ کرتے ہیں ۔

[p. ۲۱۳] A-lam tara: Do you not see and realize—anna ’llāha yusabbiḥu lahū man fi ’s-samāwāti wa’l-arḍ: that Allāh is glorified by all who are in the heavens and the earth—wa’ṭ-ṭayru ṣāffāt: and the birds with wings outspread in flying ranks? Kullun qad ‘alima: Each one of them indeed knows—ṣalātahū: its prayer and form of worship—wa-tasbīḥah: and its glorification. Wa’llāhu ‘alīmun bi-mā yaf‘alūn: And Allāh is fully aware of all that they do.

ترجمہ (آیت ۴۱) :- کیا تمہیں معلوم نہیں کہ جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے اور صف زدہ پرندے سب خدا کی تسبیح کرتے ہیں اور ان میں سے ہر ایک اپنی دُعا اور تسبیح کو جانتا ہے ۔ اور اللہ ان کے تمام افعال کا خوب علم رکھتا ہے (وہ جانتا ہے جو کچھ وہ کرتے ہیں) ۔
Translation (Verse 41): Hast you not seen that God is glorified by all who are in the heavens and the earth, and the birds with wings outspread? Each one knows its prayer and its glorification; and God is aware of what they do.
آیت ۴۲
وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِۚ وَاِلَي اللّٰهِ الْمَصِيْرُ ﴿۴۲﴾
Verse 42
وَلِلَّهِ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ صلے وَإِلَى ٱللَّهِ ٱلْمَصِيرُ ﴿42﴾

وَلِلّٰهِ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ اور اللہ ہی کے لئے ہے آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ۔ وَإِلَى اللّٰهِ الْمَصِيْرُ ؛ اور اللہ ہی کی طرف سب کی بازگشت ہے ، پھر جانا ہے ، لوٹنا ہے ، انجام ہے ۔

Wa-li’llāhi mulku ’s-samāwāti wa’l-arḍ: And unto Allāh belongs the dominion and sovereignty of the heavens and the earth—wa-ila ’llāhi ’l-maṣīr: and unto Allāh is the ultimate destination and final journey.

ترجمہ (آیت ۴۲) :- اور آسمانوں اور زمین کی بادشاہی اللہ ہی کی ہے اور اللہ ہی کی طرف سب کو جانا ہے ۔
Translation (Verse 42): And unto God belongs the sovereignty of the heavens and the earth, and unto God is the journeying.
آیت ۴۳
اَلَمْ تَرَ اَنَّ اللّٰهَ يُزْجِيْ سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهٗ ثُمَّ يَجْعَلُهٗ رُكَامًا فَتَرَي الْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖۚ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ مِنْ جِبَالٍ فِيْهَا مِنْۢ بَرَدٍ فَيُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَآءُ وَيَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ يَّشَآءُؕ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ يَذْهَبُ بِالْاَبْصَارِؕ ﴿۴۳﴾
Verse 43
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يُزْجِى سَحَابًا ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهُۥ ثُمَّ يَجْعَلُهُۥ رُكَامًا فَتَرَى ٱلْوَدْقَ يَخْرُجُ مِنْ خِلَٰلِهِۦ وَيُنَزِّلُ مِنَ ٱلسَّمَآءِ مِن جِبَالٍ فِيهَا مِنۢ بَرَدٍ فَيُصِيبُ بِهِۦ مَن يَشَآءُ وَيَصْرِفُهُۥ عَن مَّن يَشَآءُ صلے يَكَادُ سَنَا بَرْقِهِۦ يَذْهَبُ بِٱلْأَبْصَٰرِ ﴿43﴾

أَلَمْ تَرَ ؛ کیا تمہیں معلوم نہیں ۔ أَنَّ اللّٰهَ ؛ کہ اللہ ۔ يُزْجِيْ ؛ لاتا ہے ، چلاتا ہے ، روانہ کرتا ہے ۔ سَحَابًا ؛ ابر کو ۔ ثُمَّ يُؤَلِّفُ بَيْنَهٗ ؛ پھر بادل کے ٹکڑوں کو ، لکہ ہائے ابر کو ملاتا ہے ۔ ثُمَّ يَجْعَلُهٗ رُكَامًا ؛ پھر اس کو گھنگھور گھٹا بنا دیتا ہے ، تہہ بر تہہ ابر بنا دیتا ہے ، دل بادل بنا دیتا ہے ۔ فَتَرَى الْوَدْقَ ؛ پھر تم پانی کے قطروں کو دیکھتے ہو ، بارش کو دیکھتے ہو ، پانی کو دیکھتے ہو ۔ يَخْرُجُ مِنْ خِلٰلِهٖ ؛ کہ اس میں سے نکلتا ہے ۔ وَيُنَزِّلُ مِنَ السَّمَآءِ ؛ اور آسمان سے اُتارتا ہے ۔ مِنْ جِبَالٍ ؛ پہاڑ کی طرف سے ۔ فِيْهَا مِنْ بَرَدٍ ؛ ان پہاڑوں کی طرف سے جن میں اولے ہیں ، ژالہ ہے ، پالا ہے ۔ فَيُصِيْبُ بِهٖ مَنْ يَّشَآءُ ؛ پھر پہنچاتا ہے جس کے پاس چاہتا ہے ۔ وَيَصْرِفُهٗ عَنْ مَّنْ يَّشَآءُ ؛ اور ہٹا دیتا ہے جس کے پاس سے کہ چاہتا ہے ۔ يَكَادُ سَنَا بَرْقِهٖ ؛ قریب ہے کہ بجلی کی چمک ۔ يَذْهَبُ بِالْأَبْصَارِ ؛ بینائی اور بصارت کو اڑا لے جائے ۔

A-lam tara anna ’llāha yuzjī saḥāban: Do you not see that Allāh drives the gentle clouds—thumma yu’allifu baynah: then unites them together—thumma yaj‘aluhū rukāman: then heaps them into dense, multilayered thunderheads? Fa-tara ’l-wadqa yakhruju min khilālih: Then you behold the raindrops pouring forth from their midst! Wa-yunazzilu mina ’s-samā’i min jibālin fīhā min barad: And He sends down from the sky mountains of hail—fa-yuṣību bihī man yashā’u: striking therewith whomsoever He wills—wa-yaṣrifuhū ‘an man yashā’: and averting it from whomsoever He wills. Yakādu sanā barqihī yadh-habu bi’l-abṣār: The vivid flash of its lightning well-nigh snatches away the sight!

[ص ۲۱۴] ۵۴ ترجمہ (آیت ۴۳) :- کیا تمہیں معلوم نہیں کہ اللہ ابر کو روانہ کرتا ہے اور اس کے حصوں کو آپس میں ملاتا ہے ۔ پھر اسی کو گھنگھور گھٹا بنا دیتا ہے (اور دل بادل ابر کر دیتا ہے) (مخاطب !) تو دیکھتا ہے کہ اس میں سے پانی کے قطرے ٹپکتے ہیں اور اُتارتا ہے پہاڑوں کی طرف کے ابر سے اولے ، پھر جس کو چاہتا ہے اس کی طرف پہنچاتا ہے ، جس کو چاہتا ہے اس کی طرف سے ہٹاتا ہے ، قریب ہے کہ بجلی کی چمک بصارت اور بینائی کو نیست و نابود کر دے (اڑا لے جائے) ۔
[p. ۲۱۴] Translation (Verse 43): Hast you not seen how God drives the clouds, then gathers them together, then makes them into a heap, and you see the rain drops issuing from the midst of them? And He sends down from the sky mountains of clouds wherein is hail, and strikes therewith whom He wills, and turns it away from whom He wills; the flash of His lightning well-nigh snatches away the sight.
آیت ۴۴
يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَؕ اِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّاُولِي الْاَبْصَارِ ﴿۴۴﴾
Verse 44
يُقَلِّبُ ٱللَّهُ ٱلَّيْلَ وَٱلنَّهَارَ ج إِنَّ فِى ذَٰلِكَ لَعِبْرَةً لِّأُو۟لِى ٱلْأَبْصَٰرِ ﴿44﴾

يُقَلِّبُ اللّٰهُ الَّيْلَ وَالنَّهَارَ ؛ اللہ رات دن کو بدلتا رہتا ہے ۔ إِنَّ فِيْ ذٰلِكَ لَعِبْرَةً ؛ اس میں یقیناً عبرت ہے ، نصیحت ہے ۔ مگر کس کے لئے ؟ لِّأُولِي الْأَبْصَارِ ؛ ان کے لئے جو چشمِ بینا اور دلِ دانا رکھتے ہیں ، جن کو بصیرت بھی ہے اور بصارت بھی ۔

Yuqallibu ’llāhu ’l-layla wa’n-nahār: Allāh alternates the night and the day. Inna fī dhālika la-‘ibratan: Most surely in that is a profound lesson—li-ulī ’l-abṣār: for those possessed of true vision and inner discernment.

ترجمہ (آیت ۴۴) :- اللہ رات دن کو بدلتا رہتا ہے ۔ اس میں بصیرت والوں کے لئے نصیحت ہے ۔
Translation (Verse 44): God alternates the night and the day; surely in that is an admonition for those who have sight.
آیت ۴۵
وَاللّٰهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّنْ مَّآءٍۚ فَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰى بَطْنِهٖۚ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰى رِجْلَيْنِۚ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰٓي اَرْبَعٍؕ يَخْلُقُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُؕ اِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ﴿۴۵﴾
Verse 45
وَٱللَّهُ خَلَقَ كُلَّ دَآبَّةٍ مِّن مَّآءٍ صلے فَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ بَطْنِهِۦ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰ رِجْلَيْنِ وَمِنْهُم مَّن يَمْشِى عَلَىٰٓ أَرْبَعٍ ج يَخْلُقُ ٱللَّهُ مَا يَشَآءُ ج إِنَّ ٱللَّهَ عَلَىٰ كُلِّ شَىْءٍ قَدِيرٌ ﴿45﴾

وَاللّٰهُ خَلَقَ ؛ اللہ نے پیدا کیا ۔ كُلَّ دَآبَّةٍ ؛ ہر جاندار کو ۔ مِّنْ مَّآءٍ ؛ پانی سے ۔ فَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰى بَطْنِهٖ ؛ پھر ان میں سے بعض پیٹ کے بل رینگتے ہیں ۔ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰى رِجْلَيْنِ ؛ اور ان میں سے بعض دو پیر پر چلتے ہیں ۔ وَمِنْهُمْ مَّنْ يَّمْشِيْ عَلٰٓى أَرْبَعٍ ؛ اور ان میں سے بعض چوپائے چار پاؤں پر چلتے ہیں ۔ يَخْلُقُ اللّٰهُ مَا يَشَآءُ ؛ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ إِنَّ اللّٰهَ عَلٰى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيْرٌ ؛ اللہ ہر چیز پر قادر ہے جو چاہتا ہے کرتا ہے ۔

Wa’llāhu khalaqa kulla dābbatin min mā’: And Allāh created every creeping, living creature from water: fa-minhum man yamshī ‘alā baṭnih: of them are some that crawl upon their bellies—wa-minhum man yamshī ‘alā rijlayn: and of them are some that walk upon two feet—wa-minhum man yamshī ‘alā arba‘: and of them are some that walk upon four. Yakhluqu ’llāhu mā yashā’: Allāh creates what He pleases. Inna ’llāha ‘alā kulli shay’in qadīr: Verily Allāh is Capable of all things.

ترجمہ (آیت ۴۵) :- اللہ نے ہر ایک جاندار کو پانی سے پیدا کیا ۔ ان میں سے بعض پیٹ کے بل رینگتے ہیں اور بعض دو پیر پر چلتے ہیں اور بعض چار پاؤں پر چلتے ہیں ۔ خدا جو چاہتا ہے پیدا کرتا ہے ۔ اللہ ہر شئے پر قادر ہے (جو چاہتا ہے کرتا ہے) ۔
Translation (Verse 45): God created every creature from water; of them are some that creep upon their belly, and of them are some that walk on two feet, and of them are some that walk upon four. God creates what He wills; truly God has power over all things.
آیت ۴۶
لَقَدْ اَنْزَلْنَآ اٰىٰتٍ مُّبَيِّنٰتٍؕ وَاللّٰهُ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُ اِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ ﴿۴۶﴾
Verse 46
لَّقَدْ أَنزَلْنَآ ءَايَٰتٍ مُّبَيِّنَٰتٍ ج وَٱللَّهُ يَهْدِى مَن يَشَآءُ إِلَىٰ صِرَٰطٍ مُّسْتَقِيمٍ ﴿46﴾

لَقَدْ أَنْزَلْنَآ ؛ ہم نے اُتارا ۔ اٰىٰتٍۭ مُّبَيِّنٰتٍ ؛ واضح آیتیں ، نشانیاں ، حق کو ظاہر کرنے والی ۔ وَاللّٰهُ يَهْدِيْ مَنْ يَّشَآءُ إِلٰى صِرَاطٍ مُّسْتَقِيْمٍ ؛ خدا جس کو چاہتا ہے سیدھے راستہ پر چلاتا ہے ، صراطِ مستقیم کی ہدایت کرتا ہے ۔

La-qad anzalnā āyātin mubayyināt: We have indeed revealed clear, illuminating signs; wa’llāhu yahdī man yashā’u ilā ṣirāṭin mustaqīm: and Allāh guides whom He wills unto a straight path.

[ص ۵۶] ترجمہ (آیت ۴۶) :- ہم نے سمجھانے والے دلائل کو اُتار دیا (بیان کر دیا ہے) اور اللہ جس کو چاہتا ہے راہِ راست کی ہدایت کرتا ہے ۔
[p. ۵۶] Translation (Verse 46): We have sent down [and expounded] clarifying proofs, and Allah guides whomsoever He wills to a straight path.
آیت ۴۷
وَيَقُوْلُوْنَ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوْلِ وَاَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلّٰى فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ ذٰلِكَؕ وَمَآ اُولٰٓىِٕكَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ ﴿۴۷﴾
Verse 47
وَيَقُولُونَ ءَامَنَّا بِٱللَّهِ وَبِٱلرَّسُولِ وَأَطَعْنَا ثُمَّ يَتَوَلَّىٰ فَرِيقٌ مِّنْهُم مِّنۢ بَعْدِ ذَٰلِكَ ج وَمَآ أُو۟لَٰٓئِكَ بِٱلْمُؤْمِنِينَ ﴿47﴾

وَيَقُوْلُوْنَ ؛ اور کہتے ہیں ۔ اٰمَنَّا بِاللّٰهِ وَبِالرَّسُوْلِ ؛ ہم اللہ اور رسول پر ایمان لاتے ہیں ۔ وَاَطَعْنَا ؛ اور اطاعت کرتے ہیں ، فرماں برداری کرتے ہیں ۔ ثُمَّ يَتَوَلّٰى ؛ پھر روگرداں ہو جاتے ہیں ، سرتابی کرتے ہیں ، پلٹ جاتے ہیں ۔ فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ ؛ ان میں سے بعض لوگ ، بعض فرقے ، ان میں کی ایک جماعت ۔ مِّنْ بَعْدِ ذٰلِكَ ؛ اس کے بعد یعنی اقرارِ اطاعت کرنے کے بعد ۔ وَمَآ اُولٰٓئِكَ بِالْمُؤْمِنِيْنَ ؛ اور یہ لوگ ایماندار نہیں ، صاحبِ یقین نہیں ، حقیقتاً ایمان نہیں رکھتے ۔

Wa yaqūlūna: And they say. Āmannā bi-llāhi wa bi-l-Rasūli: We believe in Allah and in the Messenger. Wa aṭa‘nā: And we obey, we submit in obedience. Thumma yatawallā: Then they turn away, they rebel in defiance, they turn back. Farīqun minhum: Some people among them, certain factions, a party from among them. Min ba‘di dhālika: After that—meaning after having professed obedience. Wa mā ulā’ika bi-l-mu’minīna: And these people are not believers, not possessors of conviction; in reality, they do not possess faith.

ترجمہ (آیت ۴۷) :- اور لوگ کہتے ہیں ہم خدا پر اور (اس کے) رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور اس کی اطاعت کرتے ہیں ۔ پھر اس کے بعد ان میں سے بعض پلٹ جاتے ہیں (روگرداں ہو جاتے ہیں) (ان کو ایمان سے کوئی سروکار نہیں) یہ ایمان دار نہیں ۔
Translation (Verse 47): And people say, 'We believe in God and in [His] Messenger, and we obey him.' Then after that, some of them turn back [turning away in aversion]; [they have nothing to do with faith]—these are not believers.
آیت ۴۸
وَاِذَا دُعُوْٓا اِلَي اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ مُّعْرِضُوْنَ ﴿۴۸﴾
Verse 48
وَإِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ إِذَا فَرِيقٌ مِّنْهُم مُّعْرِضُونَ ﴿48﴾

وَاِذَا دُعُوْٓا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ؛ اور جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں ۔ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ؛ کہ پیغمبر ان کے درمیان فیصلہ کرے ، مناسب حکم دے ۔ اِذَا فَرِيْقٌ مِّنْهُمْ ؛ تو ان میں سے ایک جماعت ، ایک فریق ۔ مُّعْرِضُوْنَ ؛ اعراض کرتا ہے ، منہ موڑتا ہے ۔

Wa idhā du‘ū ilā Allāhi wa Rasūlihī: And when they are summoned to Allah and His Messenger. Li-yaḥkuma baynahum: So that the Prophet may judge between them and issue an appropriate ruling. Idhā farīqun minhum: Behold, a party, a faction among them. Mu‘riḍūna: Turns away in aversion, averts its face.

ترجمہ (آیت ۴۸) :- اور جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ رسول ان میں فیصلہ کرے (مناسب حکم دے) تو ان میں ایک فرقہ اعراض کرتا ہے (پہلو تہی کرتا ہے) ۔
Translation (Verse 48): And when they are summoned to Allah and His Messenger so that the Messenger may judge between them [and issue a fitting decree], a faction among them turns away [evading it].
آیت ۴۹
وَاِنْ يَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ يَاْتُوْٓا اِلَيْهِ مُذْعِنِيْنَؕ ﴿۴۹﴾
Verse 49
وَإِن يَكُن لَّهُمُ ٱلْحَقُّ يَأْتُوٓا۟ إِلَيْهِ مُذْعِنِينَ ﴿49﴾

وَاِنْ يَّكُنْ لَّهُمُ الْحَقُّ ؛ اور اگر ان کا کسی پر حق نکلتا ہے ۔ يَاْتُوْٓا اِلَيْهِ مُذْعِنِيْنَ ؛ تو آتے ہیں اس کی طرف مطیع ہو کر ، قبول کرتے ہوئے ۔

Wa in yakun lahumu l-ḥaqqu: And if the right happens to be in their favor against someone. Ya’tū ilayhi mudh‘inīna: They come to him in willing submission, readily accepting.

ترجمہ (آیت ۴۹) :- اور اگر ان کا کچھ حق نکلتا ہے تو ان کے پاس اطاعت کے ساتھ حاضر ہوتے ہیں ۔
Translation (Verse 49): Yet if some right happens to be in their favor, they come to him in prompt obedience.
آیت ۵۰
[ص ۵۷] اَفِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ اَمِ ارْتَابُوْٓا اَمْ يَخَافُوْنَ اَنْ يَّحِيْفَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُوْلُهٗؕ بَلْ اُولٰٓىِٕكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَۗ ﴿۵۰﴾
Verse 50
[p. ۵۷] أَفِى قُلُوبِهِم مَّرَضٌ أَمِ ٱرْتَابُوٓا۟ أَمْ يَخَافُونَ أَن يَحِيفَ ٱللَّهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُولُهُۥ ج بَلْ أُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلظَّٰلِمُونَ ﴿50﴾

اَفِيْ قُلُوْبِهِمْ مَّرَضٌ ؛ کیا ان کے دلوں میں بیماری ہے ، مرض ہے ، کچھ روگ لگا ہے ؟ اَمِ ارْتَابُوْا ؛ یا ریب و شک میں پڑے ہیں ۔ اَمْ ؛ یا ۔ اَمْ يَخَافُوْنَ ؛ کیا ان کو خوف ہو گیا ہے ، ڈر ہو گیا ہے ؟ اَنْ يَّحِيْفَ اللّٰهُ عَلَيْهِمْ وَرَسُوْلُهٗ ؛ کہ ان پر خدا اور رسول ظلم کریں گے ، نا انصافی برتیں گے ۔ بَلْ اُولٰٓئِكَ هُمُ الظّٰلِمُوْنَ ؛ بلکہ یہی ظالم ہیں ، بے انصاف ہیں ، برسرِ ظلم ہیں ۔

A-fī qulūbihim maraḍun: Is there a sickness in their hearts, a disease, some affliction? Ami rtābū: Or have they fallen into doubt and suspicion? Am: Or. Am yakhāfūna: Or have they become fearful and afraid? An yaḥīfa Allāhu ‘alayhim wa Rasūluhū: That God and the Messenger will deal unjustly with them and practice unfairness? Bal ulā’ika humu l-ẓālimūna: Rather, it is they themselves who are the wrongdoers, the unjust, the ones steeped in iniquity.

ترجمہ (آیت ۵۰) :- کیا ان کے دلوں میں مرض ہے یا ان کو ریب و شک ہے ؟ یا کیا اس بات سے ڈرتے ہیں کہ خدا اور رسول ان پر ظلم کریں گے (خدا و رسول ظالم نہیں) بلکہ یہی ظالم ہیں ۔
Translation (Verse 50): Is there a disease in their hearts, or are they in doubt and suspicion? Or do they fear that God and the Messenger will wrong them? [God and the Messenger are not unjust;] rather, it is they themselves who are the wrongdoers.
آیت ۵۱
اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِيْنَ اِذَا دُعُوْٓا اِلَي اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ اَنْ يَّقُوْلُوْا سَمِعْنَا وَاَطَعْنَاؕ وَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ﴿۵۱﴾
Verse 51
إِنَّمَا كَانَ قَوْلَ ٱلْمُؤْمِنِينَ إِذَا دُعُوٓا۟ إِلَى ٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ أَن يَقُولُوا۟ سَمِعْنَا وَأَطَعْنَا ج وَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْمُفْلِحُونَ ﴿51﴾

اِنَّمَا كَانَ قَوْلَ الْمُؤْمِنِيْنَ ؛ مسلمانوں کا قول تو یہ تھا ۔ ایمان دار کا یہ کہنا تھا ۔ اِذَا دُعُوْٓا اِلَى اللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ؛ جب اللہ اور اس کے رسول کی طرف بلائے جاتے ۔ لِيَحْكُمَ بَيْنَهُمْ ؛ کہ ان کے درمیان حکم کرے ، فیصلہ سنائے ، انصاف کرے ، جس کا حق اس کو دے ۔ کہ وہ کہتے ۔ اَنْ يَّقُوْلُوْا كَانَ کا اسم اور قَوْلَ الْمُؤْمِنِيْنَ خبر ہے ۔ سَمِعْنَا وَاَطَعْنَا ؛ ہم نے سُن لیا اور اطاعت کی ۔ وَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْمُفْلِحُوْنَ ؛ اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے ، کامیاب ۔

Innamā kāna qawla l-mu’minīna: The statement of the Muslims was only this; the words of the believer were this. Idhā du‘ū ilā Allāhi wa Rasūlihī: When they are summoned to Allah and His Messenger. Li-yaḥkuma baynahum: That he may judge between them, pronounce a verdict, establish justice, and grant each person his due right—that they say: (grammatically, an yaqūlū is the subject-noun [ism] of kāna, and qawla l-mu’minīna is its predicate [khabar]): Sami‘nā wa aṭa‘nā: We have heard and we have obeyed! Wa ulā’ika humu l-mufliḥūna: And it is these very people who are the ones who attain salvation, the successful.

ترجمہ (آیت ۵۱) :- جب مسلمان لوگ خدا اور رسول کی طرف بلائے جاتے ہیں کہ ان میں حکم کرے انصاف کا ، تو ان کا قول یہ ہے (اور وہ یہ عرض کرتے ہیں) ہم نے سُنا اور اطاعت کی ۔ اور یہی لوگ ہیں فلاح پانے والے کامیاب ۔
Translation (Verse 51): When the Muslim believers are summoned to God and the Messenger so that he may judge between them with justice, their statement is only [and they respectfully submit]: 'We have heard and we have obeyed.' And it is these who are the successful ones who attain true felicity.
آیت ۵۲
وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ وَيَخْشَ اللّٰهَ وَيَتَّقْهِ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفَآىِٕزُوْنَ ﴿۵۲﴾
Verse 52
وَمَن يُطِعِ ٱللَّهَ وَرَسُولَهُۥ وَيَخْشَ ٱللَّهَ وَيَتَّقْهِ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَآئِزُونَ ﴿52﴾

وَمَنْ يُّطِعِ اللّٰهَ وَرَسُوْلَهٗ ؛ اور جو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرے ۔ وَيَخْشَ اللّٰهَ ؛ اور خدا سے ڈرے ۔ وَيَتَّقْهِ ؛ اور اس کی مخالفت سے بچے ۔ اصل میں يَتَّقِيْهِ ہے ۔ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفَآئِزُوْنَ ؛ تو یہی ہیں فائز المرام ہونے والے ، بامراد ۔

Wa man yuṭi‘i Allāha wa Rasūlahū: And whoever obeys Allah and His Messenger. Wa yakhsha Allāha: And fears God. Wa yattaqhi: And guards himself against opposing Him—originally it is yattaqīhi. Fa-ulā’ika humu l-fā’izūna: Then it is they who attain their cherished goal, the triumphant.

ترجمہ (آیت ۵۲) :- اور جو لوگ اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرتے ہیں ، اللہ سے ڈرتے ہیں ، اور اس کی مخالفت سے بچتے ہیں تو وہی ہیں مراد پانے والے ۔
Translation (Verse 52): And those who obey Allah and His Messenger, fear Allah, and guard against opposing Him—it is they who shall attain their heart's desire.
آیت ۵۳
[ص ۵۸] وَاَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ لَىِٕنْ اَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّؕ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْاۚ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌؕ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌۢ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ﴿۵۳﴾
Verse 53
[p. ۵۸] وَأَقْسَمُوا۟ بِٱللَّهِ جَهْدَ أَيْمَٰنِهِمْ لَئِنْ أَمَرْتَهُمْ لَيَخْرُجُنَّ صلے قُل لَّا تُقْسِمُوا۟ صلے طَاعَةٌ مَّعْرُوفَةٌ ج إِنَّ ٱللَّهَ خَبِيرٌۢ بِمَا تَعْمَلُونَ ﴿53﴾

وَاَقْسَمُوْا بِاللّٰهِ ؛ اور یہ لوگ اللہ کی قسم کھاتے ہیں ۔ جَهْدَ اَيْمَانِهِمْ ؛ زور دار تاکیدی قسمیں ۔ لَئِنْ اَمَرْتَهُمْ ؛ کہ اگر تم ان کو حکم دو ۔ لَيَخْرُجُنَّ ؛ تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے ، وطن چھوڑیں گے ، جنگ کو چلیں گے ۔ قُلْ لَّا تُقْسِمُوْا ؛ تم کہو قسمیں نہ کھاؤ ۔ طَاعَةٌ مَّعْرُوْفَةٌ ؛ دستور کے مطابق طاعت چاہئیے ، معقول حکم برداری چاہئیے جس کو سب لوگ جانیں ۔ اِنَّ اللّٰهَ خَبِيْرٌ بِمَا تَعْمَلُوْنَ ؛ بے شک تم جو کچھ کرتے ہو اس کی اللہ کو خبر ہے ۔ اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے ، اس کو سب کچھ معلوم ہے ۔

Wa aqsamū bi-llāhi: And these people swear by Allah. Jahda aymānihim: Their most solemn, emphatic oaths. La-in amartahum: That if you command them. La-yakhrujunna: They will surely march forth, leave their homeland, and go out to battle. Qul lā tuqsimū: Say: Do not swear oaths! Ṭā‘atun ma‘rūfatun: What is required is obedience according to recognized custom, reasonable compliance known to all(or: the reality of your obedience is already well-known). Inna Allāha khabīrun bi-mā ta‘malūna: Indeed, Allah is fully aware of whatever you do; Allah is well-informed of your deeds, and everything is known to Him.

ترجمہ (آیت ۵۳) :- اور لوگ اللہ کی بڑی زور دار قسمیں کھاتے ہیں کہ اگر تم ان کو حکم دو گے تو وہ ضرور نکل کھڑے ہوں گے ۔ تم کہو قسمیں نہ کھاؤ تمہاری فرماں برداری کی حقیقت معلوم ہے ۔ بے شک اللہ تمہارے اعمال سے باخبر ہے ۔
Translation (Verse 53): And people swear their most solemn oaths by Allah that if you command them, they will surely march forth. Say: 'Do not swear oaths; the reality of your obedience is well known. Indeed, Allah is well aware of your deeds.'
آیت ۵۴
قُلْ اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَۚ فَاِنْ تَوَلَّوْا فَاِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْؕ وَاِنْ تُطِيْعُوْهُ تَهْتَدُوْاؕ وَمَا عَلَي الرَّسُوْلِ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ ﴿۵۴﴾
Verse 54
قُلْ أَطِيعُوا۟ ٱللَّهَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ صلے فَإِن تَوَلَّوْا۟ فَإِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ وَعَلَيْكُم مَّا حُمِّلْتُمْ صلے وَإِن تُطِيعُوهُ تَهْتَدُوا۟ ج وَمَا عَلَى ٱلرَّسُولِ إِلَّا ٱلْبَلَٰغُ ٱلْمُبِينُ ﴿54﴾

قُلْ ؛ تم کہو ۔ اَطِيْعُوا اللّٰهَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ؛ اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی بھی اطاعت کرو ۔ فَاِنْ تَوَلَّوْا ؛ پھر اگر تم منہ پھیرو گے ، نہ مانو گے ۔ فَاِنَّمَا عَلَيْهِ مَا حُمِّلَ ؛ تو پیغمبر کے ذمہ وہی بار ہے جو ان پر ڈالا گیا ہے یعنی اطاعت اور عمل ۔ وَعَلَيْكُمْ مَّا حُمِّلْتُمْ ؛ اور تمہارے فرائض وہ ہیں جن کا بار اللہ نے تمہارے اوپر ڈالا ہے ۔ پیغمبر کا فرض تبلیغ کرنا تھا ، تمہارا فرض اطاعت کرنا ہے ۔ تم پر وہ چیز لازم ہے جو تم پر واجب کی گئی ہے یعنی اطاعت ۔ وَاِنْ تُطِيْعُوْهُ تَهْتَدُوْا ؛ اور اگر تم پیغمبر کی اطاعت کرو گے تو تم ہدایت پر رہو گے ۔ تم کو صحیح راستہ ملے گا ۔ وَمَا عَلَى الرَّسُوْلِ ؛ اور پیغمبر کے ذمہ نہیں ہے ۔ اِلَّا الْبَلٰغُ الْمُبِيْنُ ؛ مگر واضح طور پر تبلیغ اور احکام پہنچانا ۔ پیغمبر نے تو اپنا کام کر دیا اب اس کی اطاعت تمہارے ذمہ ہے ۔

Qul: Say. Aṭī‘ū Allāha wa aṭī‘ū l-Rasūla: Obey Allah and also obey His Messenger. Fa-in tawallaw: Then if you turn away and refuse to obey. Fa-innamā ‘alayhi mā ḥummila: Then upon the Prophet rests only the burden that has been laid upon him—namely obedience and practice [and conveying the message]. Wa ‘alaykum mā ḥummiltum: And your obligations are those whose burden Allah has placed upon you. The Prophet's duty was to convey the message, while your duty is to obey. Incumbent upon you is that which has been made obligatory for you, namely obedience. Wa in tuṭī‘ūhu tahtadū: And if you obey the Prophet, you will remain upon guidance; you will find the right path. Wa mā ‘alā l-Rasūli: And nothing rests upon the Messenger. Illā l-balāghu l-mubīnu: Except the clear delivery of the message and conveying the commandments. The Prophet has fulfilled his task; now obedience to him rests upon your shoulders.

ترجمہ (آیت ۵۴) :- تم کہو ۔ لوگو ! اللہ کی اطاعت کرو اور (اس کے) رسول کی بھی ۔ پھر اگر تم روگردانی کرو (نہ مانو) تو ان کے ذمہ وہ بار ہے جو ان پر ڈالا گیا ہے ۔ اور تمہارے فرائض وہ ہیں جن کا بار تم پر ڈالا گیا ہے ۔ پھر اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو سیدھا راستہ پاؤ گے ۔ پیغمبر کے ذمہ تو صرف واضح تبلیغ اور احکام پہنچانا ہے ۔
Translation (Verse 54): Say: 'O people! Obey Allah and obey [His] Messenger as well. Then if you turn away [and do not obey], upon him rests only the burden laid upon him, and upon you rest the obligations whose burden has been laid upon you. And if you obey him, you will find the straight path. Upon the Prophet rests only clear proclamation and conveying the commandments.'
آیت ۵۵
[ص ۵۹] وَعَدَ اللّٰهُ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْاَرْضِ كَمَا اسْتَخْلَفَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْۖ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِيْنَهُمُ الَّذِي ارْتَضٰى لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ مِّنْۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًاؕ يَعْبُدُوْنَنِيْ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ شَيْـًٔاؕ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ فَاُولٰٓىِٕكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ ﴿۵۵﴾
Verse 55
[p. ۵۹] وَعَدَ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ مِنكُمْ وَعَمِلُوا۟ ٱلصَّٰلِحَٰتِ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِى ٱلْأَرْضِ كَمَا ٱسْتَخْلَفَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ دِينَهُمُ ٱلَّذِى ٱرْتَضَىٰ لَهُمْ وَلَيُبَدِّلَنَّهُم مِّنۢ بَعْدِ خَوْفِهِمْ أَمْنًا ج يَعْبُدُونَنِى لَا يُشْرِكُونَ بِى شَيْـًٔا ج وَمَن كَفَرَ بَعْدَ ذَٰلِكَ فَأُو۟لَٰٓئِكَ هُمُ ٱلْفَٰسِقُونَ ﴿55﴾

وَعَدَ اللّٰهُ ؛ اللہ وعدہ فرماتا ہے ۔ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا مِنْكُمْ ؛ ان لوگوں سے جو تم میں سے ایمان لائے ہیں ۔ وَعَمِلُوا الصّٰلِحٰتِ ؛ اور عملِ صالح کئے ، نیک کام کئے ۔ لَيَسْتَخْلِفَنَّهُمْ فِي الْاَرْضِ ؛ کہ وہ تم کو زمین میں حاکم بنائے گا ، اپنی قائم مقامی سے سرفراز کرے گا ۔ كَمَا اسْتَخْلَفَ ؛ جس طرح کہ خلیفہ بنایا تھا ۔ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؛ ان لوگوں کو جو ان سے پہلے گزرے ہیں ۔ وَلَيُمَكِّنَنَّ لَهُمْ ؛ اور ان کے لئے قائم کر دے گا ، مستحکم کر دے گا ، متمکن و جاگزیں کر دے گا ۔ دِيْنَهُمُ ؛ اُن کے دین کو ۔ الَّذِي ارْتَضٰى لَهُمْ ؛ اس دین کو کہ ان کے لئے پسند کیا ، اس سے راضی ہوا ۔ وَلَيُبَدِّلَنَّهُمْ ؛ اور اللہ بدل دے گا ان کو ۔ مِّنْ بَعْدِ خَوْفِهِمْ اَمْنًا ؛ ان کے خوف کے بعد امن کو ۔ مگر ایک شرط سے کہ ۔ يَعْبُدُوْنَنِيْ ؛ میری ہی بندگی اور عبادت کریں ۔ لَا يُشْرِكُوْنَ بِيْ شَيْـًٔا ؛ کسی کو میرا شریک نہ بنائیں ۔ مجھ سے کچھ بھی شرک نہ کریں ۔ وَمَنْ كَفَرَ بَعْدَ ذٰلِكَ ؛ اور جو اس کے بعد بھی کفر کرے ، انکار کرے ، ناشکری کرے ۔ فَاُولٰٓئِكَ هُمُ الْفٰسِقُوْنَ ؛ پھر وہی ہیں فاسق ، بدکار ، بے حکم ، نافرمان ۔

Wa‘ada Allāhu: Allah promises. Alladhīna āmanū minkum: Those among you who have believed. Wa ‘amilū l-ṣāliḥāti: And have performed righteous deeds, good works. La-yastakhlifannahum fī l-arḍi: That He will surely make them rulers in the earth and honor them with His vicegerency (khilāfah). Kamā stakhlafa: Just as He had made vicegerents. Alladhīna min qablihim: Those who passed before them. Wa la-yumakkinanna lahum: And He will surely establish for them, make firm, and entrenched and settled for them. Dīnahumu: Their religion. Alladhī rtaḍā lahum: That religion which He has approved for them and with which He is pleased. Wa la-yubaddilannahum: And Allah will surely exchange for them. Min ba‘di khawfihim amnan: Security after their fear. Yet upon one condition: Ya‘budūnanī: That they worship and serve Me alone. Lā yushrikūna bī shay’an: That they associate no one as a partner with Me, and commit no shirk with Me whatsoever. Wa man kafara ba‘da dhālika: And whoever disbelieves, denies, or shows ingratitude after that. Fa-ulā’ika humu l-fāsiqūna: Then it is they who are the transgressors, the evildoers, the lawless, the disobedient.

ترجمہ (آیت ۵۵) :- خدا نے وعدہ کیا ہے ان لوگوں سے جو تم میں سے ایمان رکھتے ہیں اور عملِ صالح کرتے ہیں کہ ان کو زمین کا حاکم بنا دے گا جس طرح کہ ان سے پہلے دوسروں کو حاکم بنایا تھا ۔ اور اس دین کو جس کو وہ پسند کیا ہے ان کے لئے استوار اور مضبوط کر دے گا ۔ اور ان کے خوف کو امن سے بدل دے گا (بشرطیکہ وہ) میری ہی بندگی اور عبادت کریں ۔ کسی شئے کو میرا شریک نہ بنائیں ۔ اور جس نے اس کے بعد کفر کیا (ناشکری کی) تو وہی لوگ ہیں فاسق بدکار ۔
Translation (Verse 55): God has promised those among you who believe and perform righteous deeds that He will surely make them rulers in the land, just as He made others before them rulers; and that He will surely establish and make firm for them that religion which He has approved for them; and that He will surely replace their fear with security—[provided that] they worship and serve Me alone and associate nothing as a partner with Me. And whoever disbelieves [shows ingratitude] after that, it is they who are the rebellious evildoers.
آیت ۵۶
وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ ﴿۵۶﴾
Verse 56
وَأَقِيمُوا۟ ٱلصَّلَوٰةَ وَءَاتُوا۟ ٱلزَّكَوٰةَ وَأَطِيعُوا۟ ٱلرَّسُولَ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ ﴿56﴾

وَاَقِيْمُوا الصَّلٰوةَ ؛ اور پابندی سے ، اچھی طرح سے نماز پڑھو ۔ وَاٰتُوا الزَّكٰوةَ ؛ اور زکوٰۃ دو ۔ وَاَطِيْعُوا الرَّسُوْلَ ؛ اور پیغمبر کی اطاعت کرو ۔ لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُوْنَ ؛ تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔

Wa aqīmū l-ṣalāta: And perform the prayer regularly and properly. Wa ātū l-zakāta: And pay the obligatory alms (zakāh). Wa aṭī‘ū l-Rasūla: And obey the Prophet. La‘allakum turḥamūna: So that you may be shown mercy.

ترجمہ (آیت ۵۶) :- اور تم نماز قائم کرو اور زکوٰۃ دو اور رسول کی اطاعت کرو تاکہ تم مستحقِ رحم ہو ۔
Translation (Verse 56): And establish the prayer, pay the zakāh, and obey the Messenger so that you may become worthy of mercy.
آیت ۵۷
[ص ۶۰] لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا مُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِۚ وَمَاْوٰىهُمُ النَّارُؕ وَلَبِئْسَ الْمَصِيْرُۗ ﴿۵۷﴾
Verse 57
[p. ۶۰] لَا تَحْسَبَنَّ ٱلَّذِينَ كَفَرُوا۟ مُعْجِزِينَ فِى ٱلْأَرْضِ ج وَمَأْوَىٰهُمُ ٱلنَّارُ صلے وَلَبِئْسَ ٱلْمَصِيرُ ﴿57﴾

لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِيْنَ كَفَرُوْا ؛ ان کفر کرنے اور ناشکری کرنے والوں کو نہ سمجھو ۔ مُعْجِزِيْنَ فِي الْاَرْضِ ؛ کہ ہم کو زمین میں عاجز کر دیں گے ، بھاگ کر ہمارے ہاتھ سے کہاں جائیں گے ۔ وَمَاْوٰىهُمُ النَّارُ ؛ اور ان کا ماویٰ ، ٹھکانہ اور مقام دوزخ ہے ۔ وَلَبِئْسَ الْمَصِيْرُ ؛ اور یہ کیا بُرا انجام اور ٹھکانہ ہے ، بازگشت ہے ۔

Lā taḥsabanna alladhīna kafarū: Do not think those who disbelieve and show ingratitude. Mu‘jizīna fī l-arḍi: Will frustrate Us in the earth—where can they flee to escape Our grasp? Wa ma’wāhumu l-nāru: And their abode, dwelling place, and station is Hellfire. Wa la-bi’sa l-maṣīru: And what an evil end, abode, and place of return it is!

ترجمہ (آیت ۵۷) :- ان کافروں کو خیال نہ کرو کہ زمین میں (کہیں بھاگ کر) ہم کو عاجز کر دیں گے اور ان کا ٹھکانہ تو دوزخ ہے اور یہ کیا ہی بُرا انجام ہے ۔
Translation (Verse 57): Never think that those disbelievers can frustrate Us in the earth [by fleeing anywhere]; their abode is Hell, and what an evil destination it is!
نہ تعظیمِ دیں ہے نہ حبِّ نبی ہےشرائع تو گویا غلط کاریاں ہیں
خدا کو تمہاری غرض کیا پڑی ہےجو تم کو خدا ہی سے بیزاریاں ہیں
نہ تعظیمِ دیں ہے نہ حبِّ نبی ہےشرائع تو گویا غلط کاریاں ہیں
خدا کو تمہاری غرض کیا پڑی ہےجو تم کو خدا ہی سے بیزاریاں ہیں
Neither reverence for religion remains, nor love for the Prophet;
The sacred laws are treated as though they were mere follies.
What need does God have of you,
When it is God Himself of whom you have grown weary? (Ḥasrat Ṣiddīqī)
جب سے دلِ زندہ تو نے ہم کو چھوڑاہم نے بھی تری رام کہانی چھوڑی
جب سے دلِ زندہ تو نے ہم کو چھوڑاہم نے بھی تری رام کہانی چھوڑی
Ever since you, O living heart, forsook us,
We too have abandoned your long-drawn tale.

تم نے خدا سے منہ موڑا ، خدا نے بھی تم سے اعراض کر لیا ۔ اب بھی توبہ کا دروازہ بند نہیں ۔ روؤ ، چیخو ۔ اپنے کرتوت پر نادم ہو ۔ خدا ارحم الراحمین ہے تم سے درگزر کر دے گا ۔ نافرمانیوں کو معاف فرما دے گا ۔ پھر تمہاری وہی سابقہ عزت ہوگی ، حکومت ہوگی ، امن اور بے فکری ہوگی ۔

You turned your faces away from God, so God too turned away from you. Even now, the door of repentance is not closed! Weep, cry out! Be remorseful over your misdeeds. God is the Most Merciful of the merciful (Arḥam al-Rāḥimīn); He will pardon you and forgive your acts of disobedience. Then your former honor will be restored to you, along with sovereignty, security, and peace of mind.

آیت ۵۸
يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا لِيَسْتَاْذِنْكُمُ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ثَلٰثَ مَرّٰتٍؕ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ وَحِيْنَ تَضَعُوْنَ ثِيَابَكُمْ مِّنَ الظَّهِيْرَةِ وَمِنْۢ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِقلی ط ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْؕ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّؕ طَوّٰفُوْنَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰىٰتِؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ﴿۵۸﴾
Verse 58
يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ لِيَسْتَـْٔذِنكُمُ ٱلَّذِينَ مَلَكَتْ أَيْمَٰنُكُمْ وَٱلَّذِينَ لَمْ يَبْلُغُوا۟ ٱلْحُلُمَ مِنكُمْ ثَلَٰثَ مَرَّٰتٍ ج مِّن قَبْلِ صَلَوٰةِ ٱلْفَجْرِ وَحِينَ تَضَعُونَ ثِيَابَكُم مِّنَ ٱلظَّهِيرَةِ وَمِنۢ بَعْدِ صَلَوٰةِ ٱلْعِشَآءِ ج ثَلَٰثُ عَوْرَٰتٍ لَّكُمْ ج لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌۢ بَعْدَهُنَّ ج طَوَّٰفُونَ عَلَيْكُم بَعْضُكُمْ عَلَىٰ بَعْضٍ ج كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَٰتِ قلی وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿58﴾

يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا ؛ اے ایمان والو ! لِيَسْتَاْذِنْكُمُ ؛ تم سے اذن طلب کریں ، اجازت لیں ، پروانگی مانگیں ۔ الَّذِيْنَ مَلَكَتْ اَيْمَانُكُمْ ؛ وہ لوگ جن کے مالک تمہارے ہاتھ ہوئے ہیں ، یعنی غلام ۔ وَالَّذِيْنَ لَمْ يَبْلُغُوا الْحُلُمَ مِنْكُمْ ؛ اور تم میں کے وہ لوگ جو بلوغ کو نہیں پہنچے ۔ حُلُمْ ؛ عقل ۔ ثَلٰثَ مَرّٰتٍ ؛ تین بار تین وقت ۔ مِنْ قَبْلِ صَلٰوةِ الْفَجْرِ ؛ صبح کی نماز سے پہلے ۔ وَحِيْنَ تَضَعُوْنَ ثِيَابَكُمْ ؛ اور جس وقت اُتار کر رکھ دیتے ہو تمہارے کپڑوں کو ۔ مِّنَ الظَّهِيْرَةِ ؛ دوپہر میں ۔ وَمِنْ بَعْدِ صَلٰوةِ الْعِشَآءِ ؛ اور عشاء کی نماز کے بعد ۔ ثَلٰثُ عَوْرٰتٍ لَّكُمْ ؛ یہ تین وقت تمہارے پردے کے ہیں ، کھلے رہنے کے ہیں ۔ لَيْسَ عَلَيْكُمْ وَلَا عَلَيْهِمْ جُنَاحٌ ؛ نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر کوئی گناہ ۔ جُنَاحٌ ؛[ص ۶۱] گناہ ۔ بَعْدَهُنَّ ؛ ان اوقات کے سوائے ۔ طَوّٰفُوْنَ عَلَيْكُمْ بَعْضُكُمْ عَلٰى بَعْضٍ ؛ پھرا کرتے ہیں ایک دوسرے کے پاس ۔ بچے ، غلام ایک دوسرے کے پاس جاتے ہی رہتے ہیں ۔ تاہم ان تین اوقات میں پوچھ کر گھر میں جانے کی ضرورت ہے ۔ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ ؛ ایسے ہی اللہ بیان کرتا ہے تمہارے سامنے ۔ الْاٰىٰتِ ؛ آیتوں کو ، نشانیوں کو ، احکام کو ۔ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ؛ اور اللہ علیم و حکیم ہے ۔ علم و حکمت والا ہے ۔

Yā ayyuhā alladhīna āmanū: O you who believe! Li-yasta’dhinkumu: Let them ask your permission, seek leave, and request authorization from you. Alladhīna malakat aymānukum: Those whom your right hands possess—namely slaves and domestic servants. Wa-lladhīna lam yablughū l-ḥuluma minkum: And those among you who have not yet reached puberty. Ḥulum: Discretion and maturity. Thalātha marrātin: On three occasions, at three times. Min qabli ṣalāti l-fajri: Before the dawn (Fajr) prayer. Wa ḥīna taḍa‘ūna thiyābakum: And when you lay aside your outer garments. Mina l-ẓahīrati: At midday. Wa min ba‘di ṣalāti l-‘ishā’i: And after the night (‘Ishā’) prayer. Thalāthu ‘awrātin lakum: These are three times of privacy and undress for you. Laysa ‘alaykum wa lā ‘alayhim junāḥun: There is no sin upon you nor any sin upon them. Junāḥun:[p. ۶۱] Sin. Ba‘dahunna: Outside of these three times. Ṭawwāfūna ‘alaykum ba‘ḍukum ‘alā ba‘ḍin: They move about frequently attending upon you, some of you upon others. Children and servants constantly go back and forth among one another; nevertheless, during these three times it is necessary to ask permission before entering the private quarters of the house. Kadhālika yubayyinu Allāhu lakumu: Thus does Allah make clear to you. Al-āyāti: The verses, the signs, the rulings. Wa-llāhu ‘Alīmun Ḥakīmun: And Allah is All-Knowing, All-Wise—Possessor of infinite knowledge and wisdom.

ترجمہ (آیت ۵۸) :- اے مسلمانو ! غلاموں اور بچوں کو چاہئیے کہ ان تین وقتوں میں تم سے اجازت لے کر (گھر میں ، حجروں میں) داخل ہوں صبح کی نماز سے پہلے اور ظہر کے وقت جب تم کپڑے اُتار دیتے ہو اور عشاء کی نماز کے بعد ، تین اوقات پردے اور خلوت کے ہیں ۔ ان تین اوقات کے سوائے نہ تم پر کوئی گناہ ہے نہ ان پر ۔ تمہارے میں کے بعض بعض کے پاس بکثرت پھرا کرتے اور آتے جاتے ہیں ۔ اللہ اپنی آیتوں کو تمہارے سامنے اسی طرح صاف صاف بیان کرتا ہے اور اللہ علم و حکمت والا ہے ۔
Translation (Verse 58): O Muslims! Servants and children should seek your permission before entering [your house or private chambers] at these three times: before the dawn prayer, at midday when you lay aside your garments, and after the night prayer—these are three times of privacy and seclusion for you. Outside of these three times, there is no sin upon you nor upon them, for you frequently move about and attend upon one another. Thus does Allah clearly expound His verses to you, and Allah is All-Knowing, All-Wise.
آیت ۵۹
وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ فَلْيَسْتَاْذِنُوْا كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰىٰتِهٖؕ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ﴿۵۹﴾
Verse 59
وَإِذَا بَلَغَ ٱلْأَطْفَٰلُ مِنكُمُ ٱلْحُلُمَ فَلْيَسْتَـْٔذِنُوا۟ كَمَا ٱسْتَـْٔذَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ ج كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمْ ءَايَٰتِهِۦ قلی وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٌ ﴿59﴾

وَاِذَا بَلَغَ الْاَطْفَالُ مِنْكُمُ الْحُلُمَ ؛ اور جب پہنچ جائیں تم میں کے بچے عقل و بلوغ کو ۔ فَلْيَسْتَاْذِنُوْا ؛ تو ان کو بھی چاہئیے کہ اذن ، اجازت حاصل کریں ۔ كَمَا اسْتَاْذَنَ الَّذِيْنَ مِنْ قَبْلِهِمْ ؛ جیسے کہ اذن و اجازت حاصل کرتے ہیں وہ لوگ جو ان سے پہلے تھے ۔ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمْ اٰىٰتِهٖ ؛ اسی طرح اللہ صاف بیان کرتا ہے تمہارے سامنے اپنے احکام کو ۔ وَاللّٰهُ عَلِيْمٌ حَكِيْمٌ ؛ اور اللہ علیم و حکیم ہے کہ تمہارے حال سے واقف ہے اور حکمت کے مطابق حکم دیتا ہے ۔

Wa idhā balagha l-aṭfālu minkumu l-ḥuluma: And when the children among you reach discretion and puberty. Fal-yasta’dhinū: Then they too must seek leave and obtain permission [at all times]. Kamā sta’dhana alladhīna min qablihim: Just as those adults who were before them seek leave and permission. Kadhālika yubayyinu Allāhu lakum āyātihī: Thus does Allah clearly expound His rulings to you. Wa-llāhu ‘Alīmun Ḥakīmun: And Allah is All-Knowing and All-Wise, for He is well aware of your condition and issues commands in accordance with wisdom.

ترجمہ (آیت ۵۹) :- اور جب تم میں کے بچے جوانی کو پہنچ جائیں تو ان کو بھی چاہئیے کہ اذن و اجازت حاصل کریں جیسے کہ اجازت لیتے ہیں ان سے پہلے کے لوگ ۔ ایسے ہی اللہ صاف صاف بیان کرتا ہے تم سے اپنے احکام کو ۔ اور اللہ علیم بھی ہے اور حکیم بھی ۔
Translation (Verse 59): And when the children among you reach maturity, they too must seek permission just as those before them seek permission. Thus does Allah clearly expound His rulings to you, and Allah is both All-Knowing and All-Wise.
آیت ۶۰
وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَآءِ الّٰتِيْ لَا يَرْجُوْنَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ اَنْ يَّضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِيْنَةٍؕ وَاَنْ يَّسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّؕ وَاللّٰهُ سَمِيْعٌ عَلِيْمٌ ﴿۶۰﴾
Verse 60
وَٱلْقَوَٰعِدُ مِنَ ٱلنِّسَآءِ ٱلَّٰتِى لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ أَن يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ غَيْرَ مُتَبَرِّجَٰتٍۭ بِزِينَةٍ صلے وَأَن يَسْتَعْفِفْنَ خَيْرٌ لَّهُنَّ قلی وَٱللَّهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ﴿60﴾

[ص ۲۲۱] ۶۱ وَالْقَوَاعِدُ مِنَ النِّسَاءِ ؛ اور خانہ نشین عورتیں ، گھر میں بیٹھی رہنے والی بڑی بوڑھیاں ۔ الَّتِي لَا يَرْجُونَ نِكَاحًا ؛ جن سے نکاح کرنے کی لوگ اُمید نہیں رکھتے کیوں کہ وہ بوڑھی ہیں ۔ فَلَيْسَ عَلَيْهِنَّ جُنَاحٌ ؛ تو ان پر کوئی گناہ نہیں ۔ أَنْ يَضَعْنَ ثِيَابَهُنَّ ؛ کہ اپنے کپڑے اُتار رکھیں ۔ وَضَعَ يَضَعُ ؛ اُتارنا ، رکھنا ۔ غَيْرَ مُتَبَرِّجٰتٍۭ بِزِينَةٍ ؛ بحالیکہ ظاہر نہ کریں ، نہ دکھائیں بناؤ سنگھار کی چیزیں ۔ تمام جسم کی زینت ایک طرف اور چہرے کی زینت ایک طرف ۔ یعنی مردوں کو اپنی صورت نہ دکھائیں ۔ وَأَنْ يَسْتَعْفِفْنَ ؛ اور یہ کہ پرہیز کریں ، بچیں ، احتیاط رکھیں ۔ عفاف - پاکدامنی ، بچنا ۔ عَفِيْفَةٌ - پاکدامن عورت ۔ عِفَّت - پاکدامنی ۔ خَيْرٌ لَّهُنَّ ؛ تو ان کے لئے بہتر ہے ۔ یعنی جوان عورتیں ایک طرف بوڑھی عورتیں بھی مردوں کے سامنے اگر منہ پر نقاب چھوڑ کر رکھیں تو بہتر ہے ۔ وَاللّٰهُ سَمِيعٌ عَلِيمٌ ؛ اور اللہ تمہاری باتیں سنتا ہے اور تمہارے حال سے باخبر ہے ۔

[p. ۲۲۱] Wa’l-qawā‘idu mina ’n-nisā’: And as for past-childbearing women (qawā‘id, elderly women who remain secluded at home)—allātī lā yarjūna nikāḥan: who have no desire or prospect for marriage because of advanced age—fa-laysa ‘alayhinna junāḥun: there is no sin upon them—an yaḍa‘na thiyābahunna: that they discard their outer garments (such as heavy over-cloaks, provided they remain decently covered)—ghayra mutabarrijātin bi-zīnah: not displaying their charms, cosmetics, or adornments (all the ornaments of the body are on one side, and the beauty of the countenance is on the other; meaning they must not intentionally attract men). Wa-an yasta‘fifna: And that they practice modesty and maintain reservation—khayrun lahunna: is better for them (meaning: leaving young women aside, even for elderly women it is far superior to keep their faces veiled before non-mahram men). Wa’llāhu samī‘un ‘alīm: And Allāh is All-Hearing of your words, All-Knowing of your internal states.

ترجمہ (آیت ۶۰) :- اور وہ خانہ نشین عورتیں جن سے نکاح کی لوگ اُمید نہیں رکھتے (یعنی شادی کرنے کے قابل نہیں) ۔ تو ان پر کوئی گناہ نہیں اگر وہ اپنے کپڑے اُتار رکھیں (منہ پر سے برقع اُٹھا دیں) یہ نہیں کہ دکھاتی پھریں اپنی زینت ، اپنے بناؤ سنگار کو ، اگر اس سے بھی پرہیز کریں اور احتیاط کریں تو ان کے لئے بہتر ہے اور اللہ سمیع و علیم ہے ۔
Translation (Verse 60): And as for elderly, past-childbearing women who have no prospect for marriage, there is no sin upon them if they lay aside their outer garments, without displaying their adornment; but that they should restrain themselves is better for them. And God is All-Hearing, All-Knowing.

◈ بڑی بوڑھی عورتوں کو بھی پردہ کرنا چاہئیے

◈ Elderly Women Too Ought to Observe Modesty and Veiling

صاحبو ! حکم دیا جا رہا ہے کہ جوان عورتیں تو ایک طرف بوڑھی عورتیں بھی اپنا محلِ زینت یعنی چہرہ مردوں کو نہ دکھائیں ۔ مگر آج کل مسلمان جوان عورتیں بے پردہ پڑی پھرتی ہیں ۔ اس بے پردگی کو لوازمِ تہذیب میں سے سمجھتے ہیں ۔ انگریز اور انگریزن کی طرح کھلی موٹر میں بیٹھی ہوئی نکلتی ہیں ۔ بعض محلہ ایسے ہیں کہ پردہ کرنے والوں کو ان کے محلہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ۔ اور ایک خلافِ شرع رسم مسلمان عورتوں میں عام ہے : دیور ، جیٹھ ، چچیرے ، پھپھیرے ، ممیرے بھائی جو غیر محرم ہیں ، ان کے سامنے بے تکلف نکلتی ہیں ، بے پردہ رہتی ہیں ۔ آج کل کی عورتوں کے لباس پر ذرا غور کرو ، عَارِيَاتٌ كَاسِيَاتٌ ، ننگی کی ننگی اور کپڑے پہنے ہوئے بھی ۔ یہ جالی ، یہ والا ، یہ بلوز ، یہ نیم آستین کرتے ، یہ کرتیاں سب عَارِيَاتٌ كَاسِيَاتٌ میں داخل ہیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ منہ ، دو ہاتھ اور دو پاؤں ظاہر ہوں تو کوئی مضائقہ نہیں ، مگر یہ نماز پڑھنے کی حالت میں ہے نہ کہ غیر مردوں کے سامنے رہنے کی حالت میں ۔ آج کل تو یوروپ میں ہوا چل رہی ہے کہ کپڑوں سے جسم کو برابر ہوا نہیں لگتی جو مضرِ صحت ہے ۔ ان کا خیال ہے کہ کپڑے پہننا خلافِ فطرت ہے ۔ وہ خود کو جانوروں پر قیاس کرتے ہیں ، ان کو ان کا یہ خیال مبارک ۔ ہمارے پاس تو انسان بڑے لطیف جسم کا ہے ۔ جانوروں کی طرح اس کے جسم پر اتنے بال نہیں کہ اس کی حفاظت کر سکیں ۔ اب ذرا سمجھ کر جواب دیں کہ گرمی سردی سے حفاظت کے لئے کپڑے پہننا فطرت کے خلاف ہے یا عینِ فطرت ۔ خیر ! یہ بات یاد رکھو کہ مقدمۂ واجب کا واجب اور حرام کا حرام ۔ اس بے پردگی کے نتائج کیا ہیں ؟ ان کا ضمیر خود ان کو ملامت کرتا ہے ۔ ہمارے بیان کرنے کی کیا ضرورت ہے ۔ شرم و حیا انسان کی فطرتی صفت ہے ۔ پردے سے نکلنا ، بے پردہ ہو جانا ، فطرت سے خارج ہونا ، شرم و حیا سے عداوت کرنا ہے ۔

O gentlemen! When elderly women are instructed not to expose their countenance—which is the focal site of personal beauty—what can be said of young women? Yet today, young Muslim women wander unveiled, deeming brazenness a requisite of modern civilization! Sitting in open motorcars like English couples, they parade publicly. Indeed, in certain elite quarters, veiled women are virtually barred from entering! Furthermore, a reprehensible custom contrary to sacred law has permeated Muslim households: women freely appear unveiled before brothers-in-law, cousins, and other non-mahram relatives. Consider contemporary female attire: ‘Āriyātun kāsiyāt (‘naked even though clothed’)! Sheer nets, fine fabrics, revealing blouses, and half-sleeved kurtas all fall squarely within this prophetic censure. Some argue that uncovering the face, hands, and feet is permissible; but that juristic concession applies exclusively to the performance of prayer, not to mingling in front of unrelated men. In Europe nowadays, the bizarre fad is promoted that clothes obstruct air circulation and harm health, proclaiming clothing to be ‘against nature’—they analogize human beings to wild beasts! May they enjoy their delusions; in our worldview, man possesses an exquisitely delicate constitution, lacking the thick animal fur required for elemental protection. Is wearing garments to shield oneself from heat and cold contrary to nature, or the very essence of human nature? Remember the juristic maxim: the means to an obligation is obligatory, and the pathway to the forbidden is forbidden. What are the fruits of this shamelessness? Their own consciences rebuke them! Modesty (ḥayā’) is an innate human virtue; casting off the veil is an exit from sound human nature and an enmity against sacred modesty.

آیت ۶۱
[ص ۲۲۲] ۶۲ لَيْسَ عَلَي الْاَعْمٰى حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْاَعْرَجِ حَرَجٌ وَّلَا عَلَي الْمَرِيْضِ حَرَجٌ وَّلَا عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ اَنْ تَاْكُلُوْا مِنْۢ بُيُوْتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اٰبَآىِٕكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اُمَّهٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اِخْوَانِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخَوٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَعْمَامِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ عَمّٰتِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ اَخْوَالِكُمْ اَوْ بُيُوْتِ خٰلٰتِكُمْ اَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗٓ اَوْ صَدِيْقِكُمْؕ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَاْكُلُوْا جَمِيْعًا اَوْ اَشْتَاتًاؕ فَاِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوْتًا فَسَلِّمُوْا عَلٰٓي اَنْفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ مُبٰرَكَةً طَيِّبَةًؕ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰىٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَۗ ﴿۶۱﴾
Verse 61
[p. ۲۲۲] لَّيْسَ عَلَى ٱلْأَعْمَىٰ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْأَعْرَجِ حَرَجٌ وَلَا عَلَى ٱلْمَرِيضِ حَرَجٌ وَلَا عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ أَن تَأْكُلُوا۟ مِنۢ بُيُوتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ ءَابَآئِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أُمَّهَٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ إِخْوَٰنِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخَوَٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَعْمَٰمِكُمْ أَوْ بُيُوتِ عَمَّٰتِكُمْ أَوْ بُيُوتِ أَخْوَٰلِكُمْ أَوْ بُيُوتِ خَٰلَٰتِكُمْ أَوْ مَا مَلَكْتُم مَّفَاتِحَهُۥٓ أَوْ صَدِيقِكُمْ ج لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ أَن تَأْكُلُوا۟ جَمِيعًا أَوْ أَشْتَاتًا ج فَإِذَا دَخَلْتُم بُيُوتًا فَسَلِّمُوا۟ عَلَىٰٓ أَنفُسِكُمْ تَحِيَّةً مِّنْ عِندِ ٱللَّهِ مُبَٰرَكَةً طَيِّبَةً ج كَذَٰلِكَ يُبَيِّنُ ٱللَّهُ لَكُمُ ٱلْـَٔايَٰتِ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُونَ ﴿61﴾

لَيْسَ عَلَى الْأَعْمَى حَرَجٌ ؛ اندھے ، نابینا پر کوئی حرج نہیں ، کوئی تنگی نہیں ، کوئی مضائقہ نہیں ۔ وَلَا عَلَى الْأَعْرَجِ حَرَجٌ ؛ اور نہ لنگڑے پر کچھ تکلیف ہے ، تنگی ہے ، گناہ ہے ۔ وَلَا عَلَى الْمَرِيضِ حَرَجٌ ؛ اور نہ بیمار پر کوئی گناہ ہے ۔ وَلَا عَلَى أَنْفُسِكُمْ ؛ اور نہ خود تم لوگوں پر ۔ أَنْ تَأْكُلُوْا ؛ کہ کھاؤ ۔ مِنْ بُيُوْتِكُمْ ؛ اپنے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ اٰبَآئِكُمْ ؛ یا اپنے باپوں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ أُمَّهٰتِكُمْ ؛ یا اپنی ماؤں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ إِخْوَانِكُمْ ؛ یا اپنے بھائیوں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ أَخَوٰتِكُمْ ؛ یا اپنی بہنوں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ أَعْمَامِكُمْ ؛ یا اپنے چچاؤں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ عَمّٰتِكُمْ ؛ یا اپنی پھوپھیوں کے گھروں سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ أَخْوَالِكُمْ ؛ یا اپنے ماموؤں کے گھر سے ۔ أَوْ بُيُوْتِ خٰلٰتِكُمْ ؛ یا اپنی خالاؤں کے گھر سے ۔ أَوْ مَا مَلَكْتُمْ مَّفَاتِحَهٗ ؛ یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہاری ملک میں ہیں ، یعنی اپنی بیویوں اور تمہارے ان گھروں سے جو خادموں کے زیرِ نگرانی ہیں ۔ أَوْ صَدِيْقِكُمْ ؛ یا اپنے دوست کے گھر سے ۔ لَيْسَ عَلَيْكُمْ جُنَاحٌ ؛ تم پر کوئی گناہ نہیں ۔ أَنْ تَأْكُلُوْا جَمِيْعًا أَوْ أَشْتَاتًا ؛ کہ کھاؤ مل کر یا جدا جدا ، مگر مل کر کھانے میں برکت ہے ۔ سب کو برابر کھانا سالن پہنچتا ہے ۔ ایک کا کھانا دو کو ، دو کا کھانا تین کو بس ہو جاتا ہے ۔ فَإِذَا دَخَلْتُمْ بُيُوْتًا ؛ جب تم اپنے گھر میں جاؤ ۔ فَسَلِّمُوْا عَلٰٓى أَنْفُسِكُمْ ؛ تو اپنے لوگوں کو سلام کرو ۔ تَحِيَّةً مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ ؛ بطورِ دُعائے زندگی کے خدا کی طرف سے ۔ مُبٰرَكَةً طَيِّبَةً ؛ یہ مبارک اور اچھا کام ہے ۔

Layisa ‘ala ’l-a‘mā ḥarajun: There is no blame or hindrance upon the blind—wa-lā ‘ala ’l-a‘raji ḥarajun: nor upon the lame—wa-lā ‘ala ’l-marīḍi ḥarajun: nor upon the sick—wa-lā ‘alā anfusikum: nor upon yourselves—an ta’kulū min buyūtikum: that you eat from your own houses—aw buyūti ābā’ikum: or the houses of your fathers—aw buyūti ummahātikum: or the houses of your mothers—aw buyūti ikhwānikum: or the houses of your brothers—aw buyūti akhawātikum: or the houses of your sisters—aw buyūti a‘māmikum: or the houses of your paternal uncles—aw buyūti ‘ammātikum: or the houses of your paternal aunts—aw buyūti akhwālikum: or the houses of your maternal uncles—aw buyūti khālātikum: or the houses of your maternal aunts—aw mā malaktum mafātiḥah: or houses whereof you hold the keys in trust (such as properties managed on behalf of kin, spouses, or wards)—aw ṣadīqikum: or from the house of your sincere friend. Laysa ‘alaykum junāḥun an ta’kulū jamī‘an aw ashtātā: There is no blame upon you whether you eat together in company or separately (yet eating together brings divine barakah: the food of one suffices two, and the food of two suffices three!). Fa-idhā dakhaltum buyūtan: So when you enter houses—fa-sallimū ‘alā anfusikum: salute your people and household kin—taḥiyyatan min ‘indi ’llāhi: with a greeting of life and peace from Allāh—mubārakatan ṭayyibah: blessed and wholesome.

◈ گھر میں آواز دے کر جانا چاہئے

◈ One Must Announce Oneself Before Entering a Household

صاحبو ! یہ طریقہ آج کل بالکل متروک ہو گیا ہے ۔ اپنے گھر میں یا کسی کے گھر میں داخل ہونے سے پہلے پکار کر السلام علیکم کہو ، اور پھر اندر جانے کی اجازت مانگو اور یوں کہو : کیا میں اندر آؤں ؟ یا عربی میں یوں کہو اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ أَأَدْخُلُ ؟ اس سے تمہارے اور تمہارے دوستوں کے گھروں پر برکت نازل ہوگی ۔ نیز ممکن ہے کہ تمہارے ہی گھر میں تمہاری عورتوں سے ملنے کے لئے دوسری عورتیں آئیں جو تم سے پردہ کرتی ہوں ۔ اس طرح اجازت طلب کرنے سے پردہ کرنے والی عورتیں ہٹ جائیں گی ۔ كَذٰلِكَ يُبَيِّنُ اللّٰهُ لَكُمُ الْاٰىٰتِ ؛ اسی طرح صاف بیان کرتا ہے اللہ تم کو اپنی آیتیں ۔ لَعَلَّكُمْ تَعْقِلُوْنَ ؛ تاکہ تم کچھ سوچو سمجھو ، ذرا عقل سے کام لو ۔

O gentlemen! This noble prophetic etiquette has been utterly discarded today. Before stepping into your own house or another’s dwelling, call out loudly Al-Salāmu ‘alaykum and seek permission: ‘May I enter?’ (or in Arabic: Al-Salāmu ‘alaykum, a-adkhul?). This practice will bring down abundant blessings upon your households and those of your friends. Moreover, it is entirely possible that female guests who observe veiling from you are visiting your womenfolk; announcing your arrival allows them time to retire gracefully. Kadhālika yubayyinu ’llāhu lakumu ’l-āyāti: Thus does Allāh expound His revelations unto you—la‘allakum ta‘qilūn: so that you may exercise intellect and reflect.

[ص ۲۲۳] ۶۳ ترجمہ (آیت ۶۱) :- اندھے کے لئے کوئی مضائقہ نہیں اور نہ لنگڑے پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ مریض پر کوئی مضائقہ ہے اور نہ خود تم پر کہ کھا لو اپنے گھروں سے یا اپنے باپ کے گھر سے یا اپنی ماں کے گھر سے یا اپنے بھائی کے گھر سے یا اپنی بہن کے گھر سے یا اپنے چچا کے گھر سے یا اپنی پھوپھی کے گھر سے یا اپنے ماموں کے گھر سے یا اپنی خالہ کے گھر سے یا ان گھروں سے جن کی کنجیاں تمہارے ہاتھ میں ہیں یا تمہارے دوست کے گھر سے ۔ تم پر کوئی گناہ نہیں اگر مل کر کھاؤ یا جُدا جُدا کھاؤ ۔ پھر جب گھر میں داخل ہونے لگو تو اپنے لوگوں پر سلام کرو بطور دُعا کے جو اللہ کی طرف سے باعثِ برکت و خوبی ہے ۔ اللہ تعالیٰ اسی طرح صاف صاف اپنی آیتوں کو بیان فرماتا ہے تاکہ تم عقل اور سمجھ بوجھ سے کام لو ۔
[p. ۲۲۳] Translation (Verse 61): There is no blame upon the blind, nor upon the lame, nor upon the sick, nor upon yourselves, if you eat from your houses, or your fathers’ houses, or your mothers’ houses, or your brothers’ houses, or your sisters’ houses, or your paternal uncles’ houses, or your paternal aunts’ houses, or your maternal uncles’ houses, or your maternal aunts’ houses, or that whereof you hold the keys, or from your friend’s house. There is no blame on you whether you eat together or separately. But when you enter houses, greet your people with a salutation from God, blessed and good. Thus does God make clear the signs to you, that you may understand.
آیت ۶۲
اِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ وَاِذَا كَانُوْا مَعَهٗ عَلٰٓي اَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوْا حَتّٰى يَسْتَاْذِنُوْهُؕ اِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَاْذِنُوْنَكَ اُولٰٓىِٕكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖۚ فَاِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ لِبَعْضِ شَاْنِهِمْ فَاْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَؕ اِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ﴿۶۲﴾
Verse 62
إِنَّمَا ٱلْمُؤْمِنُونَ ٱلَّذِينَ ءَامَنُوا۟ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَإِذَا كَانُوا۟ مَعَهُۥ عَلَىٰٓ أَمْرٍ جَامِعٍ لَّمْ يَذْهَبُوا۟ حَتَّىٰ يَسْتَـْٔذِنُوهُ ج إِنَّ ٱلَّذِينَ يَسْتَـْٔذِنُونَكَ أُو۟لَٰٓئِكَ ٱلَّذِينَ يُؤْمِنُونَ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ ج فَإِذَا ٱسْتَـْٔذَنُوكَ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ فَأْذَن لِّمَن شِئْتَ مِنْهُمْ وَٱسْتَغْفِرْ لَهُمُ ٱللَّهَ ج إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ﴿62﴾

إِنَّمَا الْمُؤْمِنُوْنَ ؛ مسلمان تو وہی ہیں ، اس کے سوا نہیں کہ وہی حقیقی ایماندار ہیں ۔ الَّذِيْنَ اٰمَنُوْا بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ؛ جو اللہ پر اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں ۔ وَإِذَا كَانُوْا مَعَهٗ ؛ اور جب وہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں ۔ عَلٰٓى أَمْرٍ جَامِعٍ ؛ کسی ایسے کام پر جو ان کو جمع کرے ۔ لَمْ يَذْهَبُوْا ؛ تو چل نہیں دیتے ۔ حَتّٰى يَسْتَاْذِنُوْهُ ؛ جب تک کہ پیغمبر سے اذن و اجازت حاصل نہیں کرتے ، ان سے پروانگی نہ لیں ۔ إِنَّ الَّذِيْنَ يَسْتَاْذِنُوْنَكَ ؛ اے پیغمبر جو لوگ تم سے اجازت لیتے ہیں ، اذن حاصل کرتے ہیں ۔ أُولٰٓئِكَ الَّذِيْنَ يُؤْمِنُوْنَ بِاللّٰهِ وَرَسُوْلِهٖ ؛ وہی ہیں جو ایمان رکھتے ہیں اور مانتے ہیں اللہ کو اور اس کے رسول کو ۔ فَإِذَا اسْتَاْذَنُوْكَ ؛ پھر جب اذن و اجازت طلب کریں تم سے ۔ لِبَعْضِ شَأْنِهِمْ ؛ اپنے کسی کام کے لئے ۔ فَأْذَنْ لِّمَنْ شِئْتَ مِنْهُمْ ؛ پھر تم ان میں سے جس کو چاہو اجازت دو ۔ وَاسْتَغْفِرْ لَهُمُ اللّٰهَ ؛ اور اللہ سے ان کے لئے مغفرت طلب کرو ، معافی کی دُعا مانگو ۔ إِنَّ اللّٰهَ غَفُوْرٌ رَّحِيْمٌ ؛ بے شک اللہ غفور رحیم ہے ، بڑا بخشنے والا مہربان ہے ۔

Innamā ’l-mu’minūna: The true believers are only those—alladhīna āmanū bi’llāhi wa-rasūlih: who have believed in Allāh and His Messenger—wa-idhā kānū ma‘ahū ‘alā amrin jāmi‘in: and who, when they are with him upon a collective, communal affair—lam yadh-habū ḥattā yasta’dhinūh: depart not until they have asked his leave! Inna ’lladhīna yasta’dhinūnaka: Verily those who seek your leave, O Prophet—ulā’ika ’lladhīna yu’minūna bi’llāhi wa-rasūlih: are they who truly believe in Allāh and His Messenger. Fa-idhā ’sta’dhanūka li-ba‘ḍi sha’nihim: So when they ask your leave for some affair of their own—fa’dhan li-man shi’ta minhum: give leave to whomsoever you will among them—wa-staghfir lahumu ’llāh: and ask forgiveness of Allāh for them! Inna ’llāha ghafūrun raḥīm: Truly Allāh is All-Forgiving, Most Merciful.

[ص ۲۲۴] ۶۴ ترجمہ (آیت ۶۲) :- ایماندار اور مسلمان تو وہی ہیں جو اللہ اور اس کے رسول پر ایمان رکھتے ہیں اور جب کسی جمع ہونے کے کام کے لئے ضرورت ہوتی ہے تو ان کے (رسول کے) پاس رہتے ہیں اور چل نہیں دیتے جب تک کہ وہ ان سے (پیغمبر سے) اجازت و اذن حاصل نہیں کر لیتے ہیں ۔ جو لوگ تم سے اذن اور اجازت حاصل کر لیتے ہیں وہی لوگ ہیں ایمان رکھتے اور دل سے مانتے اللہ اور اس کے رسول کو ۔ پھر جب تم سے اپنے کسی کام کے لئے اجازت طلب کریں تو تم ان میں سے جس کو چاہو اجازت دو اور ان کے لئے اللہ سے دعائے مغفرت بھی کرو کیوں کہ اللہ غفور رحیم ہے ۔
[p. ۲۲۴] Translation (Verse 62): The believers are only they who believe in God and His Messenger and who, when they are with him upon a common matter, do not depart until they have asked leave of him. Those who ask leave of you, they are those who believe in God and His Messenger; so when they ask leave of you for some affair of their own, give leave to whom you will of them, and ask forgiveness of God for them; verily God is All-Forgiving, Most Merciful.
آیت ۶۳
لَا تَجْعَلُوْا دُعَآءَ الرَّسُوْلِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًاؕ قَدْ يَعْلَمُ اللّٰهُ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّلُوْنَ مِنْكُمْ لِوَاذًاۚ فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ يُخَالِفُوْنَ عَنْ اَمْرِهٖٓ اَنْ تُصِيْبَهُمْ فِتْنَةٌ اَوْ يُصِيْبَهُمْ عَذَابٌ اَلِيْمٌ ﴿۶۳﴾
Verse 63
لَّا تَجْعَلُوا۟ دُعَآءَ ٱلرَّسُولِ بَيْنَكُمْ كَدُعَآءِ بَعْضِكُم بَعْضًا ج قَدْ يَعْلَمُ ٱللَّهُ ٱلَّذِينَ يَتَسَلَّلُونَ مِنكُمْ لِوَاذًا ج فَلْيَحْذَرِ ٱلَّذِينَ يُخَالِفُونَ عَنْ أَمْرِهِۦٓ أَن تُصِيبَهُمْ فِتْنَةٌ أَوْ يُصِيبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ﴿63﴾

لَا تَجْعَلُوْا ؛ نہ کرو ، نہ بناؤ ، نہ سمجھو ۔ دُعَآءَ الرَّسُوْلِ ؛ پیغمبر کے بُلانے ، ان کے پکارنے کو ۔ بَيْنَكُمْ ؛ اپنے درمیان ، آپس میں ۔ كَدُعَآءِ بَعْضِكُمْ بَعْضًا ؛ جس طرح کہ تمہارے بعض بعض کو بُلاتے ہیں ، پکارتے ہیں ، ایک دوسرے کو آواز دیتے ہیں ۔ قَدْ يَعْلَمُ اللّٰهُ ؛ اللہ تو خوب واقف ہے ، اس کو اچھی طرح علم ہے ، خوب جانتا ہے ۔ الَّذِيْنَ يَتَسَلَّلُوْنَ ؛ جو سٹک جاتے ، کھسک جاتے ، چھپ کر نکل جاتے ہیں ۔ مِنْكُمْ ؛ تم میں کے ۔ لِوَاذًا ؛ نظر بچا کر چھپنے کے لئے ، پناہ ڈھونڈنے کے لئے ۔ فَلْيَحْذَرِ الَّذِيْنَ ؛ پھر ان کو ڈرنا چاہیے ، ان کو الحذر کہنا چاہیے جو ۔ يُخَالِفُوْنَ عَنْ أَمْرِهٖ ؛ پیغمبر کے حکم کی مخالفت کرتے ہیں ۔ أَنْ تُصِيْبَهُمْ فِتْنَةٌ ؛ کہ ان پر آپڑے کوئی فتنہ اور خرابی ، آفت خود دنیا ہی میں ۔ أَوْ يُصِيْبَهُمْ عَذَابٌ أَلِيْمٌ ؛ یا پہنچے ان کو المناک عذاب ، دکھ کی مار ۔

Lā taj‘alū du‘ā’a ’r-rasūli baynakum: Treat not the calling and addressing of the Messenger among yourselves—ka-du‘ā’i ba‘ḍikum ba‘ḍan: like your calling of one another (do not address him merely by his name, nor call him casually as you call peers). Qad ya‘lamu ’llāhu ’lladhīna yatasallalūna minkum liwādhā: Allāh knows well those among you who slip away stealthily, sheltering behind others to escape duty! Fal-yaḥdhari ’lladhīna yukhālifūna ‘an amrih: So let those who oppose and disobey his command beware—an tuṣībahum fitnatun: lest a severe trial, calamity, or subversion strike them in this world—aw yuṣībahum ‘adhābun alīm: or a grievous and excruciating chastisement overtake them in the Hereafter!

ترجمہ (آیت ۶۳) :- تم لوگ اپنے درمیان پیغمبر کو ایسا نہ بُلاؤ اور نہ پکارو جیسا کہ تم میں کے بعض بعض کو پکارتے ہیں ۔ اللہ کو خوب علم ہے تم میں کے ان لوگوں کا جو آنکھ بچا کر کھسکتے اور چل دیتے ہیں ۔ پھر جو لوگ پیغمبر کے حکم کا خلاف کرتے ہیں ان کو ڈرنا چاہئیے کہ ان پر کوئی فتنہ برپا نہ ہو یا ان پر المناک عذاب آ جائے ۔
Translation (Verse 63): Make not the calling of the Messenger among you like your calling of one to another. God knows those of you who steal away covertly. And let those who conspire to evade his command beware, lest a trial befall them or a painful punishment afflict them.
آیت ۶۴
اَلَآ اِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ قَدْ يَعْلَمُ مَآ اَنْتُمْ عَلَيْهِؕ وَيَوْمَ يُرْجَعُوْنَ اِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُمْ بِمَا عَمِلُوْاؕ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌۗ ﴿۶۴﴾
Verse 64
أَلَآ إِنَّ لِلَّهِ مَا فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ صلے قَدْ يَعْلَمُ مَآ أَنتُمْ عَلَيْهِ وَيَوْمَ يُرْجَعُونَ إِلَيْهِ فَيُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ قلی وَٱللَّهُ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌۢ ﴿64﴾

[ص ۲۲۵] ۶۵ أَلَآ ؛ ہاں ہاں ، ہوشیار ! خبردار ! سنتے ہو ! یاد رکھو ! إِنَّ لِلّٰهِ مَا فِي السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ آسمانوں اور زمین میں جو کچھ ہے سب خدا کا ہے ۔ قَدْ يَعْلَمُ ؛ وہ خوب جانتا ہے ، اس کو بالکل علم ہے ۔ مَآ أَنْتُمْ عَلَيْهِ ؛ جس حال میں تم ہو ، تم جس رنگ میں ہو ۔ وَيَوْمَ يُرْجَعُوْنَ إِلَيْهِ ؛ اور اس دن کا خیال رکھو جس دن تم اس کے دربار میں جاؤ گے ، اور سب لوگ اس کی طرف واپس کئے جائیں گے ، اسی کی طرف رجوع کرو گے ۔ فَيُنَبِّئُهُمْ ؛ پھر وہ ان کو بتا دے گا ، خبر دے گا ۔ بِمَا عَمِلُوْا ؛ ان کاموں کا کہ انھوں نے کیا ہے ۔ وَاللّٰهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيْمٌ ؛ اور اللہ کو ہر شئے کا علم ہے ، وہ سب کچھ جانتا ہے ۔

[p. ۲۲۵] Alā inna li’llāhi mā fi ’s-samāwāti wa’l-arḍ: Lo! Unto Allāh belongs all that is in the heavens and the earth! Qad ya‘lamu mā antum ‘alayh: He indeed knows well that state wherein you are—wa-yawma yurja‘ūna ilayh: and bear in mind the Day when they shall be returned unto Him—fa-yunabbi’uhum bi-mā ‘amilū: and He will inform them of all that they did! Wa’llāhu bi-kulli shay’in ‘alīm: And Allāh is All-Knowing of every thing.

ترجمہ (آیت ۶۴) :- ہاں ! اللہ ہی کا ہے جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے ۔ وہ خوب جانتا ہے تم جس حال پر ہو ۔ اور ذرا اس دن کا خیال رکھو جس دن سب لوگ دربارِ الٰہی میں حاضر ہوں گے پھر وہ انہیں ان کے تمام اعمال کو بتا دے گا (ایک ایک کی خبر دے گا) اور اللہ تو سب کچھ جانتا ہی ہے ۔
Translation (Verse 64): Lo! Unto God belongs whatsoever is in the heavens and the earth; He knows well that whereon you stand, and on the Day when they are returned unto Him, He will tell them what they did; and God is Cognizant of all things.

◈ پیغمبر کے ادب کا سلیقہ خدا کا سکھایا ہوا ہے

◈ Reverence for the Prophet Is Taught by God

صاحبو ! اس آیت میں اللہ تعالیٰ لوگوں کو پیغمبر کے پکارنے کا ادب سکھاتا ہے ، ان کو بُلانے کے طریقہ کی تعلیم دیتا ہے ۔ صحابہ کی حالت یہ تھی کہ نظر اُٹھا کر بھی پیغمبر کو بہ مشکل دیکھتے تھے ۔ بعض لوگ اپنے منہ میں کنکریاں رکھتے تھے کہ کہیں زیادہ زور دار آواز نہ نکلے ۔ کیا خرابی ہے ان لوگوں کی ان گستاخوں کی ، ان بے ادبوں کی ، جو پیغمبر کو اپنا مثل اور اپنا ایک بھائی سمجھتے ہیں ۔ افسوس ! جو ان کے بھائی تھے ، یعنی علی مرتضیٰ وہ حضرت کو کیا سمجھتے ہیں ، کیا کہتے ہیں وَيْحَكَ أَنَا عَبْدٌ مِنْ عَبِيْدِ مُحَمَّدٍ ۔ افسوس ہے تجھ پر ، میں محمد کے غلاموں میں کا ایک غلام ہوں ، ان کے بندوں میں کا ایک بندہ ہوں ۔ فاروق اعظم کہتے ہیں كُنْتُ عَبْدَهٗ وَخَادِمَهٗ ۔ میں ان کا غلام تھا ، خادم تھا ۔ میں ہمیشہ لکھتا ہوں اور لکھوں گا کہ رسولِ خدا میں دو جہتیں ہیں ۔ ایک مشترک امر یعنی انسانیت ، اور ایک ما بہ الامتیاز یعنی ان کی پیغمبری اور اشرف المخلوقات ہونا ۔ انسانیت پر کافروں کی نظر پڑتی تھی ، وہ کہتے تھے : مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ يَأْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِيْ فِي الْأَسْوَاقِ ۔ اور ان کے ما بہ الامتیاز پر صحابہ اور اولیاء کی نظر پڑتی تھی ۔ اللہ اپنے رسول کی محبت اور ان کا ادب اور ان کی تعظیم کرنے کی توفیق عطا کرے ۔ آمین ۔

O gentlemen! In this verse, God Almighty teaches humanity the sublime reverence due when addressing the Prophet. The Companions observed such solemn awe in his presence that they could hardly raise their eyes to look at him directly; some even kept pebbles in their mouths to prevent their voices from rising loudly! How ruined and insolent are those who deem the Prophet merely ‘like ourselves’ or ‘an elder brother’! Look at the one who was truly his cousin and brother, ‘Alī al-Murtaḍā (may God ennoble his face)—how did he address himself? He declared: Wayḥaka! Anā ‘abdun min ‘abīdi Muḥammad (‘Woe unto you! I am merely a humble servant among the servants of Muḥammad!’). Fārūq al-A‘ẓam (‘Umar) declared: Kuntu ‘abdahū wa-khādimah (‘I was his servant and slave!’). I have written and will ever affirm: there are two facets in the Messenger of God: a common facet, which is shared physical humanity, and a transcendent distinguishing facet, which is his Prophethood, unique divine chosenness, and supreme rank as the Noblest of all Creation. The disbelievers fixed their blinded eyes only upon his outward human facet, scoffing: ‘What sort of Messenger is this, who eats food and walks in the marketplaces?’ The noble Companions and Saints, however, fixed their enlightened gaze upon his transcendent, incomparable distinction! May Allāh grant us the grace of loving, revering, and exalting His Messenger! Āmīn!

◈ سُوْرَةُ الْفُرْقَانِ مَكِّيَّةٌ وَّهِيَ سَبْعٌ وَّسَبْعُوْنَ اٰىَةً وَّسِتُّ رُكُوْعَاتٍ
سورۂ فرقان مکہ میں نازل ہوئی اور اس میں ستہتر (۷۷) آیتیں اور چھ (۶) رکوع ہیں ۔

◈ Sūrah al-Furqān — Revealed in Makkah; it comprises seventy-seven (77) verses and six (6) Rukū‘s.

◈ بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ

◈ In the Name of Allah, the Most Compassionate, the Most Merciful.

آیت ۱
تَبٰرَكَ الَّذِيْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ عَلٰى عَبْدِهٖ لِيَكُوْنَ لِلْعٰلَمِيْنَ نَذِيْرَاۙ ﴿۱﴾
Verse 1
تَبَارَكَ ٱلَّذِى نَزَّلَ ٱلْفُرْقَانَ عَلَىٰ عَبْدِهِۦ لِيَكُونَ لِلْعَٰلَمِينَ نَذِيرًا ﴿1﴾

تَبٰرَكَ ؛ برکت والا ہے ، بابرکت ہے ۔ الَّذِيْ نَزَّلَ الْفُرْقَانَ ؛ جس نے قرآن اُتارا ۔ عَلٰى عَبْدِهٖ ؛ اپنے بندہ پر ۔ لِيَكُوْنَ ؛ تاکہ ہو ۔ لِلْعٰلَمِيْنَ ؛ تمام دنیا جہاں والوں کو ۔ نَذِيْرًا ؛ ڈرانے والا ۔

Tabāraka: Blessed and Exalted is He—alladhī nazzala ’l-furqān: Who revealed the Criterion (the Qur’ān that distinguishes truth from falsehood)—‘alā ‘abdih: unto His servant—li-yakūna li’l-‘ālamīna nadhīrā: that he may be a warner unto all the worlds.

ترجمہ (آیت ۱) :- وہ (خدا) بابرکت ہے جس نے اپنے بندہ پر قرآن اُتارا تاکہ وہ تمام جہاں والوں کو ڈرانے والا ہو ۔
Translation (Verse 1): Blessed is He Who sent down the Criterion upon His servant, that he may be a warner unto the worlds.

◈ [ص ۲۲۶] ۶۶ محمد رسول اللہ خدا کے مظہر اتم ہیں

◈ [p. ۲۲۶] Muḥammad, the Messenger of God, Is the Complete Divine Manifestation

صاحبو ! خدا کے سوائے جتنے ہیں سب اس کے بندے ہیں ۔ جو جتنی اطاعت کرے گا اتنی ہی اس میں بندگی ہوگی ۔ پیغمبر میں بہ نسبت دوسروں کے زیادہ بندگی ہے ، خدا کی زیادہ اطاعت ہے ۔ اسی کی وجہ سے ان پر وحی اترتی ہے ۔ کمالِ عبدیت پوچھو تو محمد رسول اللہ ﷺ میں ہے ۔ اس لحاظ سے ”عبد اللہ“ محمد رسول اللہ ہی ہیں ۔ اسی لئے حضرت کو عبدہ و رسولہ کہتے ہیں ۔ اس عبدیت ہی کی وجہ سے معراج شریف ہوا ۔ سُبْحٰنَ الَّذِيْٓ أَسْرٰى بِعَبْدِهٖ ۔ لوگوں میں خصوصیت سے جس صفتِ الٰہی کا ظہور ہوتا ہے وہ اس کا عبد کہلاتا ہے ۔ مثلاً عبدالرحمن ایک رحمتِ عام والا جس میں خدا کی رحمانیت ظاہر ہو ۔ عبدالقادر ، جو مظہرِ قدرتِ الٰہی ہو ۔ عبدالعزیز ، جو مظہرِ عزت ہو ۔ اور جس میں تمام صفاتِ الٰہی ہوں وہ بے شک عبداللہ ہے ۔ چونکہ محمد رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کے مظہرِ اتم ہیں اس لئے وہی عبداللہ ہیں ۔ محسن کہتے ہیں :

O gentlemen! Everything other than God is His servant. Whoever displays greater obedience embodies greater servanthood (‘ubūdiyyah). The Prophet possesses more perfect servanthood and more absolute obedience to God than all creation—and on account of this pristine servanthood, divine revelation descended upon him. If you ask concerning the pinnacle of servanthood, it resides uniquely in Muḥammad, the Messenger of Allāh ﷺ. In this supreme sense, ‘Abd Allāh’ (the True Servant of God) is none other than Muḥammad the Messenger of Allāh; hence the Creed proclaims: ‘Abduhū wa-Rasūluh (‘His Servant and His Messenger’). It was on account of this perfect servanthood that the Heavenly Ascension (Mi‘rāj) took place: Subḥāna ’lladhī asrā bi-‘abdih (‘Glory be to Him Who transported His Servant by night’). Among human beings, whoever manifests a specific divine attribute is designated its servant: for example, ‘Abd al-Raḥmān’ manifests all-embracing divine mercy; ‘Abd al-Qādir’ manifests divine omnipotence; ‘Abd al-‘Azīz’ manifests divine majesty; but the one who comprehensively manifests all divine attributes is truly ‘Abd Allāh! Because Muḥammad the Messenger of Allāh ﷺ is the supreme and complete manifestation (maẓhar-i atamm) of Allāh Almighty, he is the definitive ‘Abd Allāh. The poet Muḥsin Kākorwī eloquently states:

خدا نے زیب و زینت کی جو بزمِ آفرینش کیلگایا قدِ آدم آئینہ اس میں ترے قد کا
(محسنؔ کاکوروی)
خدا نے زیب و زینت کی جو بزمِ آفرینش کیلگایا قدِ آدم آئینہ اس میں ترے قد کا
When God adorned the assembly of creation,
He set up the full-length mirror of your stature therein!
— Muḥsin Kākorwī

یعنی اللہ تعالیٰ کے تمام کمالات کا ظہور محمد رسول اللہ ﷺ سے ہوتا ہے ۔ آئینہ خود نظر نہیں آتا مگر دوسروں کو دکھا دیتا ہے ۔ اسی طرح محمد رسول اللہ ﷺ سے اللہ تعالیٰ کے تمام صفات و کمالات نمایاں ہوتے ہیں ۔ عبداللہ آئینہ اللہ ہوتا ہے ۔ اللہ کے نور سے محمد رسول اللہ ، محمد رسول اللہ کے نور سے سارے عباد اللہ ۔ اَنَا مِنْ نُّوْرِ اللّٰهِ وَكُلُّهُمْ مِّنْ نُّوْرِيْ ۔ اکثر اولیاء سے بہ توسط نبی کریم کے بعض کمالاتِ الٰہی نمایاں ہوتے ہیں ۔ بعض دفعہ لوگوں کو دھوکہ ہوتا ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ ہم اللہ سے لیتے ہیں اور اللہ کو دیکھتے ہیں ، ان لوگوں کی نظر سے عینک وجہ انہی شفاف ہونے کی وجہ نظر نہیں آتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ ہم خدا سے لیتے ہیں یا اس کو دیکھتے ہیں ۔ بے شک دیکھتے ہیں مگر نورِ محمدی کے توسط سے ۔

That is to say, all the perfections of Allāh Almighty shine forth through Muḥammad the Messenger of Allāh ﷺ. A pristine mirror does not draw attention to its own surface, yet it reflects everything before it; in this manner, all the divine attributes and perfections are mirrored through the Messenger of Allāh. ‘Abd Allāh is the Mirror of Allāh! From the Light of Allāh originates Muḥammad the Messenger of Allāh, and from the Light of Muḥammad originate all the servants of Allāh: Anā min nūri ’llāhi wa-kulluhum min nūrī (‘I am from the Light of Allāh, and all beings are from my light’). Through the mediation of the Holy Prophet, certain divine perfections are reflected in the Saints. Sometimes people fall into confusion, imagining: ‘We receive directly from Allāh and behold Allāh directly!’ Because the spectacles of Prophetic light are so utterly transparent, they fail to notice the lens, fancying they see God without mediation. Indeed they behold, but only through the medium of the Muḥammadan Light!

نہ اٹھا ہے نہ اٹھے گا کبھی یہ بیچ سے پردہتو اے نورِ خدا ! بے شک حجابِ روئے وحدت ہے
(حسرتؔ صدیقی)
نہ اٹھا ہے نہ اٹھے گا کبھی یہ بیچ سے پردہتو اے نورِ خدا ! بے شک حجابِ روئے وحدت ہے
This veil from between has never been lifted, nor shall it ever be removed;
For you, O Light of God, are truly the veil upon the Face of Unity!
— Baḥr al-‘Ulūm Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī ‘Ḥasrat’

ہر ایک سے کچھ نہ کچھ کمالاتِ محمدی نمایاں ہوتے ہیں ۔ دنیا جہان آئینہ خانہ ہے ۔ بعض چھوٹے آئینوں نے گیسوئے محمد کو دکھایا ، ان کو کیا نظر آیا ؟ ظلمت ، تاریکی ۔ بعض نے روئے محمدی کو دکھایا ۔ بعض ذاتِ محمدی کے محاذات کی وجہ سے سر سے پاؤں تک محمد رسول اللہ کو دکھا دیتے ہیں ۔ یہ لوگ کامل فنا فی الرسول ہوتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں أَنَا عَبْدُ اللّٰهِ تَابِعٌ لِّمُحَمَّدٍ عَبْدِ اللّٰهِ ۔ اس چھوٹے سے آئینہ میں بھی جو کچھ نظر آتا ہے وہ بڑے آئینہ کے محاذات کی وجہ سے نظر آ رہا ہے ۔ کدھر قدِ آدم آئینہ ، کدھر چھوٹا آئینہ ۔ کدھر خدا سے لینے والا ، کدھر محمد رسول اللہ سے لینے والا ۔

From every being, some facet of the Muḥammadan perfections is reflected; the entire cosmos is a Hall of Mirrors! Certain tiny mirrors reflected only the dark tresses of Muḥammad—what did they see? Shadow and darkness. Other mirrors reflected the radiant countenance of Muḥammad. Yet other souls, standing in perfect alignment opposite the Muḥammadan Essence, reflect the Messenger of Allāh from head to toe! These are the masters who have attained complete annihilation in the Messenger (fanā fi ’r-Rasūl); they proclaim: Anā ‘Abd Allāh, tābi‘un li-Muḥammad ‘Abd Allāh (‘I am a servant of God, fully adhering to Muḥammad, the Servant of God’). Whatever shines within this small mirror does so only because it faces the Grand Universal Mirror! Where is the magnificent full-length mirror, and where is the tiny pocket glass? Where is the one who receives directly from God, and where is the one who receives through the Messenger of Allāh!

آیت ۲
الَّذِيْ لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَّلَمْ يَكُنْ لَّهٗ شَرِيْكٌ فِي الْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَيْءٍ فَقَدَّرَهٗ تَقْدِيْرًا ﴿۲﴾
Verse 2
ٱلَّذِى لَهُۥ مُلْكُ ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ وَلَمْ يَتَّخِذْ وَلَدًا وَلَمْ يَكُن لَّهُۥ شَرِيكٌ فِى ٱلْمُلْكِ وَخَلَقَ كُلَّ شَىْءٍ فَقَدَّرَهُۥ تَقْدِيرًا ﴿2﴾
[ص ۲۲۷] ۶۷ ترجمہ (آیت ۲) :- وہ جس کی آسمانوں اور زمین کی بادشاہی ہے اس نے کسی کو اپنا بیٹا مقرر نہیں کیا اور جس کی بادشاہی میں اس کا کوئی شریک نہیں ، سب کو اس نے پیدا کیا اور ٹھیک اندازہ سے پیدا کیا (مستحق کو اس کا حق دیا) ۔
[p. ۲۲۷] Translation (Verse 2): He unto Whom belongs the dominion of the heavens and the earth, Who has not taken unto Himself a son, and Who has no partner in the dominion, and Who created everything and determined it with absolute precision (giving unto every deserving being its proper due).
آیت ۳
وَاتَّخَذُوْا مِنْ دُوْنِهٖٓ اٰلِهَةً لَّا يَخْلُقُوْنَ شَيْـًٔا وَّهُمْ يُخْلَقُوْنَ وَلَا يَمْلِكُوْنَ لِاَنْفُسِهِمْ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا وَّلَا يَمْلِكُوْنَ مَوْتًا وَّلَا حَيٰوةً وَّلَا نُشُوْرًا ﴿۳﴾
Verse 3
وَٱتَّخَذُوا۟ مِن دُونِهِۦٓ ءَالِهَةً لَّا يَخْلُقُونَ شَيْـًٔا وَهُمْ يُخْلَقُونَ وَلَا يَمْلِكُونَ لِأَنفُسِهِمْ ضَرًّا وَلَا نَفْعًا وَلَا يَمْلِكُونَ مَوْتًا وَلَا حَيَوٰةً وَلَا نُشُورًا ﴿3﴾

وَاتَّخَذُوْا ؛ اور لوگوں نے بنا لیا ہے ، اور مان لیا ہے ۔ مِنْ دُوْنِهٖ ؛ خدا کو چھوڑ کر ، اس کے سوائے ۔ اٰلِهَةً ؛ معبودوں کو ، دیوتاؤں کو ۔ لَّا يَخْلُقُوْنَ شَيْئًا ؛ جو کچھ پیدا نہیں کر سکتے ۔ ذراتِ عالم میں سے ایک ذرہ تو پیدا کر لو ، ایک چیونٹی میں روح تو پھونک دو ، وہ کیا پیدا کریں گے ؟ وَهُمْ يُخْلَقُوْنَ ؛ اور وہ تو خود مخلوق ہیں ، خدا کے پیدا کئے ہوئے ہیں ۔ وَلَا يَمْلِكُوْنَ لِأَنْفُسِهِمْ ؛ اور مالک نہیں ہیں خود اپنے لئے ، ان کے اختیار میں نہیں ۔ ضَرًّا وَّلَا نَفْعًا ؛ نہ ضرر نہ نفع ، نہ زیاں نہ سود ، نہ شر نہ خیر ، نہ بُرا نہ بھلا ۔ یعنی سب اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ وَلَا يَمْلِكُوْنَ ؛ اور مالک نہیں ہیں ، ان کے اختیار میں نہیں ہے ۔ مَوْتًا وَّلَا حَيٰوةً ؛ نہ موت نہ حیات ، نہ مرنا نہ جینا ۔ وَلَا نُشُوْرًا ؛ اور نہ پھر قبروں میں سے اٹھنا ۔

Wa’ttakhadhū min dūnihī ālihatallā yakhluqūna shay’an: Yet they have taken besides Him deities that create nothing—let them produce even an infinitesimal atom of the universe, or breathe spirit into an ant! What can they ever create?—wa-hum yukhlaqūn: while they themselves are created beings, fashioned by Allāh! Wa-lā yamlikūna li-anfusihim ḍarran wa-lā naf‘ā: And they possess for themselves neither power to harm nor to benefit, neither loss nor gain, neither ill nor good—everything rests in the Hands of Allāh alone! Wa-lā yamlikūna mawtan wa-lā ḥayātan wa-lā nushūrā: Nor do they possess power over death, nor life, nor resurrection from the graves!

ترجمہ (آیت ۳) :- اور لوگوں نے خدا کو چھوڑ کر معبودوں کو مان لیا ہے جو کچھ بھی پیدا نہیں کر سکتے ۔ وہ خود ہی (مخلوق ہیں خدا کے) پیدا کئے ہوئے ہیں ۔ خود ان کے لئے ان کے ہاتھ میں نہ نفع ہے نہ نقصان ہے اور نہ مرنا نہ جینا اور نہ قبروں سے جی اٹھنا ۔
Translation (Verse 3): Yet they have taken besides Him gods that can create nothing, but are themselves created; that have no power to harm or benefit themselves; and have no control over death, nor life, nor resurrection.
آیت ۴
وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا اِنْ هٰذَآ اِلَّآ اِفْكُ افْتَرٰىهُ وَاَعَانَهٗ عَلَيْهِ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَج ؞ فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّزُوْرًاج ؞ ﴿۴﴾
Verse 4
وَقَالَ ٱلَّذِينَ كَفَرُوٓا۟ إِنْ هَٰذَآ إِلَّآ إِفْكٌ ٱفْتَرَىٰهُ وَأَعَانَهُۥ عَلَيْهِ قَوْمٌ ءَاخَرُونَ صلے فَقَدْ جَآءُو ظُلْمًا وَزُورًا ﴿4﴾

وَقَالَ الَّذِيْنَ كَفَرُوْٓا ؛ اور کافروں اور منکروں نے کہا (اور اب بھی کہتے ہیں) ۔ إِنْ هٰذَآ إِلَّآ إِفْكٌ ؛ نہیں ہے مگر یہ ، جھوٹ ، من گھڑت باتیں ۔ افْتَرٰىهُ ؛ کہ باندھ لیا ہے ، گھڑ لیا ہے ۔ وَأَعَانَهٗ ؛ اور ان کی اعانت اور مدد کی ہے ۔ عَلَيْهِ ؛ اس جھوٹ پر ۔ قَوْمٌ اٰخَرُوْنَ ؛ دوسرے لوگوں نے ۔ فَقَدْ جَآءُوْ ظُلْمًا وَّزُوْرًا ؛ پھر یہ پیغمبر کو جھٹلانے والے ، ظلم کرنے والے ان کو جھٹلانے کی حد کو پہنچ گئے ہیں ۔ یہ جھٹلانے والے خود جھوٹے ہیں ، ظالم ہیں ۔

Wa-qāla ’lladhīna kafarū in hādhā illā ifkun iftarāhu: And those who disbelieve say: ‘This Qur’ān is nothing but a falsehood which he has forged!’ Wa-a‘ānahū ‘alayhi qawmun ākharūn: ‘And other people have assisted him in it!’ Fa-qad jā’ū ẓulman wa-zūrā: But they have produced an injustice and a scandalous lie; these slanderers are themselves liars and oppressors!

[ص ۲۲۸] ۶۸ ترجمہ (آیت ۴) :- اور کافروں نے کہا یہ سب من گھڑت اور نرا جھوٹ ہے اور اس کی اس پر دوسرے لوگوں نے اعانت و مدد کی ہے ۔ پھر یہ لوگ پہنچ گئے ہیں ظلم اور جھوٹ کی حد کو ۔
[p. ۲۲۸] Translation (Verse 4): And those who disbelieve say: “This is nothing but a lie that he has forged, and other people have helped him at it.” So they have produced a monstrous injustice and a fabrication.
آیت ۵
وَقَالُوْٓا اَسَاطِيْرُ الْاَوَّلِيْنَ اكْتَتَبَهَا فَهِيَ تُمْلٰى عَلَيْهِ بُكْرَةً وَّاَصِيْلًا ﴿۵﴾
Verse 5
وَقَالُوٓا۟ أَسَٰطِيرُ ٱلْأَوَّلِينَ ٱكْتَتَبَهَا فَهِىَ تُمْلَىٰ عَلَيْهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ﴿5﴾

وَقَالُوْٓا ؛ اور لوگوں نے کہا ۔ أَسَاطِيْرُ الْأَوَّلِيْنَ ؛ پرانے قصہ کہانیاں ہیں ، اسٹوریاں اور نقلیں ہیں ۔ اكْتَتَبَهَا ؛ جس کو اس پیغمبر نے لکھ لیا ہے ۔ فَهِيَ تُمْلٰى عَلَيْهِ ؛ پھر وہ قصے اس کو لکھائے جاتے ہیں ۔ بُكْرَةً وَّأَصِيْلًا ؛ صبح و شام ۔

Wa-qālū asāṭīru ’l-awwalīn: And they say: ‘These are merely fables of the ancients, old stories, and tales!’ Iktatabahā: ‘Which he has caused to be written down—fa-hiya tumlā ‘alayhi: and they are dictated unto him—bukratan wa-aṣīlā: morning and evening!’

ترجمہ (آیت ۵) :- اور لوگوں نے کہا یہ سب پرانے قصہ کہانیاں ہیں جن کو خود انھوں نے (پیغمبر نے) لکھ لیا ہے اور دوسروں نے بھی ان کو لکھوایا ہے صبح و شام ۔
Translation (Verse 5): And they say: “Fables of the ancients which he has caused to be written, and they are dictated unto him morning and evening.”
آیت ۶
قُلْ اَنْزَلَهُ الَّذِيْ يَعْلَمُ السِّرَّ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِؕ اِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا ﴿۶﴾
Verse 6
قُلْ أَنزَلَهُ ٱلَّذِى يَعْلَمُ ٱلسِّرَّ فِى ٱلسَّمَٰوَٰتِ وَٱلْأَرْضِ ج إِنَّهُۥ كَانَ غَفُورًا رَّحِيمًا ﴿6﴾

قُلْ ؛ پیغمبر ! تم کہو ۔ أَنْزَلَهُ ؛ اس کو یعنی پیغمبروں کے حالات کو ، عبرت خیز واقعات کو اتارا ہے ۔ الَّذِيْ يَعْلَمُ السِّرَّ ؛ جو چھپی باتوں کو جانتا ہے ، اس کے پاس سر علانیہ ہے ، راز ظاہر ہے ، پوشیدہ عیاں ہے ۔ فِي السَّمٰوٰتِ وَالْأَرْضِ ؛ خواہ وہ آسمانوں میں ہو یا زمین میں ، تمام بھیدوں کو جان کر بھی ۔ إِنَّهٗ كَانَ غَفُوْرًا رَّحِيْمًا ؛ وہ تو غفور و رحیم ہے ۔

Qul: Say, O Prophet: Anzalahu ’lladhī ya‘lamu ’s-sirra fi ’s-samāwāti wa’l-arḍ: ‘He has revealed it Who knows the secret of the heavens and the earth (unto Him secrets are manifest and hidden mysteries fully unveiled)!’ Innahū kāna ghafūran raḥīmā: ‘Verily He is ever All-Forgiving, Most Merciful.’

ترجمہ (آیت ۶) :- تم کہو جو آسمانوں اور زمین کی مخفی باتوں کو جانتا ہے اسی نے قرآن کو اتارا ہے ۔ (سب جان کر بھی) وہ تو غفور و رحیم ہے ۔
Translation (Verse 6): Say: “He has sent it down Who knows the secret of the heavens and the earth; surely He is ever All-Forgiving, Most Merciful.”
آیت ۷
وَقَالُوْا مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ يَاْكُلُ الطَّعَامَ وَيَمْشِيْ فِي الْاَسْوَاقِؕ لَوْلَآ اُنْزِلَ اِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِيْرًاۙ ﴿۷﴾
Verse 7
وَقَالُوا۟ مَالِ هَٰذَا ٱلرَّسُولِ يَأْكُلُ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشِى فِى ٱلْأَسْوَاقِ لا لَوْلَآ أُنزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ فَيَكُونَ مَعَهُۥ نَذِيرًا ﴿7﴾

جو لوگ حقیقتِ محمدی سے واقف نہیں ، جن کی نظر حضرت کی بشریت پر پڑتی ہے ۔ وَقَالُوْا ؛ اور وہ کہتے ہیں ۔ مَالِ هٰذَا الرَّسُوْلِ ؛ یہ کیسا پیغمبر ہے ؟ يَأْكُلُ الطَّعَامَ ؛ ہماری طرح وہ بھی کھانا کھاتا ہے ۔ وَيَمْشِيْ فِي الْأَسْوَاقِ ؛ اور بازاروں میں پھرتا ہے ۔ لَوْلَآ ؛ کیوں نہیں ۔ أُنْزِلَ إِلَيْهِ مَلَكٌ ؛ ان کی طرف فرشتہ اترا ، اتارا گیا ۔ اگر فرشتہ اترتا ۔ فَيَكُوْنَ مَعَهٗ نَذِيْرًا ؛ پھر اس کے ساتھ ایک ڈرانے والا ہوتا ۔ نادان نہیں سمجھتے کہ فوج آتی ہے تو فائر کرتی ہے اور فوراً سزا ہو جاتی ہے ۔

Those ignorant of the reality of Muḥammad, whose gaze falls only upon his outward human nature, scoff: Wa-qālū māli hādhā ’r-rasūli ya’kulu ’ṭ-ṭa‘āma: ‘What kind of Messenger is this who eats food—wa-yamshī fi ’l-aswāq: and walks about in the marketplaces like ordinary mortals?’ Lawlā unzila ilayhi malakun: ‘Why has not an angel been sent down unto him—fa-yakūna ma‘ahū nadhīrā: so that he might be a warner with him?’ The foolish do not comprehend: had an angel descended in wrath, execution would follow instantly!

ترجمہ (آیت ۷) :- اور (ناواقف لوگ) کہتے ہیں یہ کیسا پیغمبر ہے (جو ہماری طرح) کھانا کھاتا ہے اور بازاروں میں گھومتا پھرتا ہے ، کیوں نہیں ایک فرشتہ اتارا گیا پھر اس کے ساتھ ایک ڈرانے والا ہوتا ۔
Translation (Verse 7): And they say: “What is this Messenger that eats food and walks in the markets? Why has not an angel been sent down unto him to be a warner with him?”
آیت ۸
[ص ۲۲۹] ۶۹ اَوْ يُلْقٰٓي اِلَيْهِ كَنْزٌ اَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ يَّاْكُلُ مِنْهَاؕ وَقَالَ الظّٰلِمُوْنَ اِنْ تَتَّبِعُوْنَ اِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا ﴿۸﴾
Verse 8
[p. ۲۲۹] أَوْ يُلْقَىٰٓ إِلَيْهِ كَنزٌ أَوْ تَكُونُ لَهُۥ جَنَّةٌ يَأْكُلُ مِنْهَا ج وَقَالَ ٱلظَّٰلِمُونَ إِن تَتَّبِعُونَ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُورًا ﴿8﴾

أَوْ يُلْقٰىٓ إِلَيْهِ كَنْزٌ ؛ یا اس پر ایک خزانہ اتارا جاتا ۔ أَوْ تَكُوْنُ لَهٗ جَنَّةٌ ؛ یا اس کے پاس ایک باغ ہوتا ۔ يَأْكُلُ مِنْهَا ؛ کہ اس سے کھاتا ۔ وَقَالَ الظّٰلِمُوْنَ ؛ اور ان ظالموں نے کہا ۔ إِنْ تَتَّبِعُوْنَ ؛ تم اتباع نہیں کرتے ۔ إِلَّا رَجُلًا مَّسْحُوْرًا ؛ مگر ایک ایسے شخص کی جس پر جادو ہوا ہے ۔

Aw yulqā ilayhi kanzun: ‘Or why was not a treasure cast down unto him—aw takūnu lahū jannatun ya’kulu minhā: or why has he not a lavish garden whereof he might eat?’ Wa-qāla ’ẓ-ẓālimūna in tattabi‘ūna illā rajulan masḥūrā: And the unjust say: ‘You follow none but a man bewitched!’

ترجمہ (آیت ۸) :- یا اس کو ایک خزانہ ملتا یا اس کے پاس ایک باغ ہوتا جس سے کھاتا رہتا ۔ اور ان ظالموں نے کہا تم لوگ ایسے شخص کی اتباع کرتے ہو جس پر سحر ہو گیا ہے ۔
Translation (Verse 8): “Or why is not a treasure cast unto him, or why has he not a garden to eat from?” And the wrongdoers say: “You follow none but a man bewitched.”
آیت ۹
اُنْظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْاَمْثَالَ فَضَلُّوْا فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ سَبِيْلًاۗ ﴿۹﴾
Verse 9
ٱنظُرْ كَيْفَ ضَرَبُوا۟ لَكَ ٱلْأَمْثَٰلَ فَضَلُّوا۟ فَلَا يَسْتَطِيعُونَ سَبِيلًا ﴿9﴾

انْظُرْ ؛ پیغمبر ! ذرا دیکھو ! كَيْفَ ضَرَبُوْا لَكَ الْأَمْثَالَ ؛ ان لوگوں نے تمہارے متعلق کیسی کیسی مثالیں دیں ، کیسی باتیں کہتے ہیں ۔ فَضَلُّوْا ؛ پھر وہ گمراہ ہو گئے ، چاہِ ضلالت میں گر گئے ۔ فَلَا يَسْتَطِيْعُوْنَ ؛ پھر ان کو استطاعت نہیں ، ان سے نہیں ہو سکتا ۔ سَبِيْلًا ؛ صحیح راستہ پر پہنچنا ۔ اب حق رسی کی ان کے لئے کوئی سبیل نہیں ۔

Unẓur kayfa ḍarabū laka ’l-amthāla: Behold, O Prophet, what likenesses they coin for you! Fa-ḍallū: So they have gone astray into the pit of error—fa-lā yastaṭī‘ūna sabīlā: and they are unable to find any way unto the Truth!

ترجمہ (آیت ۹) :- دیکھو ! یہ لوگ تمہارے متعلق کیا کیا کہہ رہے ہیں ! اور چاہِ ضلالت میں گر رہے ہیں (اور گمراہ ہو رہے ہیں) اب حق رسی کی ان کے لئے کوئی سبیل نہیں (کوئی راستہ نہیں) ۔
Translation (Verse 9): See what comparisons they make for you! Thus they have gone astray, and cannot find a way.
آیت ۱۰
تَبٰرَكَ الَّذِيْٓ اِنْ شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّنْ ذٰلِكَ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْاَنْهٰرُۙ وَيَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا ﴿۱۰﴾
Verse 10
تَبَارَكَ ٱلَّذِىٓ إِن شَآءَ جَعَلَ لَكَ خَيْرًا مِّن ذَٰلِكَ جَنَّٰتٍ تَجْرِى مِن تَحْتِهَا ٱلْأَنْهَٰرُ وَيَجْعَل لَّكَ قُصُورًۢا ﴿10﴾

تَبٰرَكَ الَّذِيْٓ ؛ وہ بڑی برکت والا ہے ۔ إِنْ شَآءَ ؛ اگر چاہے ۔ جَعَلَ لَكَ ؛ تو تم کو دے ۔ خَيْرًا مِّنْ ذٰلِكَ ؛ اس سے بہتر ۔ جَنّٰتٍ تَجْرِيْ مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهٰرُ ؛ ایسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں ۔ وَيَجْعَلْ لَّكَ قُصُوْرًا ؛ اور تم کو محل بھی دے ، گھر دے ۔ جمع قَصْرٌ - مقصورہ - حجرہ - قُصُوْرٌ - نقصان ۔

Tabāraka ’lladhī in shā’a ja‘ala laka khayram min dhālika: Blessed is He Who, if He will, could assign you better than all that—jannātin tajrī min taḥtiha ’l-anhāru: gardens underneath which rivers flow—wa-yaj‘al laka quṣūrā: and assign for you lofty palaces (quṣūr, plural of qaṣr)!

ترجمہ (آیت ۱۰) :- وہ خدا بڑی برکت والا ہے ۔ اگر وہ چاہے تو تم کو اس سے بہتر دے ایسے باغ جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں اور تم کو بڑے بڑے گھر بھی دے ۔
Translation (Verse 10): Blessed is He Who, if He please, will give you better than that: gardens underneath which rivers flow, and will appoint for you palaces.
آیت ۱۱
بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِۗ وَاَعْتَدْنَا لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ سَعِيْرًاۚ ﴿۱۱﴾
Verse 11
بَلْ كَذَّبُوا۟ بِٱلسَّاعَةِ صلے وَأَعْتَدْنَا لِمَن كَذَّبَ بِٱلسَّاعَةِ سَعِيرًا ﴿11﴾

بَلْ كَذَّبُوْا بِالسَّاعَةِ ؛ بلکہ یہ سب لوگ قیامت ہی کی تکذیب کرتے ہیں ، اس کو نہیں مانتے ۔ وَأَعْتَدْنَا ؛ اور ہم نے تیار رکھا ہے ۔ لِمَنْ كَذَّبَ بِالسَّاعَةِ ؛ ایسے شخص کے لئے جو قیامت کا انکار کرتا ہے ، اس کی تکذیب کرتا ہے ۔ سَعِيْرًا ؛ دوزخ جس میں آگ بھڑکتی ہے ۔

Bal kadhdhabū bi’s-sā‘ah: Nay, rather they deny the very Hour of Resurrection! Wa-a‘tadnā li-man kadhdhaba bi’s-sā‘ati sa‘īrā: And We have prepared for whoever denies the Hour a blazing, flaring Fire (Sa‘īr)!

[ص ۲۳۰] ۷۰ ترجمہ (آیت ۱۱) :- بلکہ یہ لوگ قیامت ہی کی تکذیب کرتے ہیں (اس کو نہیں مانتے) اور ہم نے اس شخص کے لئے جو قیامت کا یقین نہیں رکھتا (اس کو جھٹلاتا ہے) شعلہ زن دوزخ تیار کر رکھی ہے ۔
[p. ۲۳۰] Translation (Verse 11): Nay, they deny the Hour, and We have prepared for him who denies the Hour a flaming fire.
آیت ۱۲
اِذَا رَاَتْهُمْ مِّنْ مَّكَانٍۭ بَعِيْدٍ سَمِعُوْا لَهَا تَغَيُّظًا وَّزَفِيْرًا ﴿۱۲﴾
Verse 12
إِذَا رَأَتْهُم مِّن مَّكَانٍۭ بَعِيدٍ سَمِعُوا۟ لَهَا تَغَيُّظًا وَزَفِيرًا ﴿12﴾

إِذَا رَأَتْهُمْ ؛ جب ان کو دوزخ ، یا دوزخ کے منتظمین دیکھیں گے ۔ مِنْ مَّكَانٍۭ بَعِيْدٍ ؛ دور ہی سے ، دور مکان سے ۔ سَمِعُوْا لَهَا ؛ تو ان کے لئے یا اس کے لئے سنیں گے ۔ تَغَيُّظًا ؛ غضبناکی ، جوش ۔ وَزَفِيْرًا ؛ اور چنگھاڑنا ، خروش ، چلانا ۔

Idhā ra’at-hum mim makānim ba‘īd: When it sees them from a far distance—sami‘ū lahā taghayyuẓaw wa-zafīrā: they will hear its raging fury, boiling roar, and shrieking blast!

ترجمہ (آیت ۱۲) :- جب دور ہی سے ان کو دوزخ یا دوزخ کے منتظمین دیکھیں گے تو اس کے یا ان کے جوش و خروش کی آواز سنیں گے ۔
Translation (Verse 12): When it sees them from a far place, they will hear its fury and roaring.
آیت ۱۳
وَاِذَآ اُلْقُوْا مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِيْنَ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًاؕ ﴿۱۳﴾
Verse 13
وَإِذَآ أُلْقُوا۟ مِنْهَا مَكَانًا ضَيِّقًا مُّقَرَّنِينَ دَعَوْا۟ هُنَالِكَ ثُبُورًا ﴿13﴾

وَإِذَآ أُلْقُوْا مِنْهَا ؛ اور جب اس دوزخ میں ڈال دیے جائیں گے ۔ مَكَانًا ضَيِّقًا ؛ تنگ جگہ ۔ مُقَرَّنِيْنَ ؛ ہاتھ پاؤں جکڑے ہوئے ، مشکیں کسی ہوئیں ۔ دَعَوْا هُنَالِكَ ثُبُوْرًا ؛ تو اس وقت پکاریں گے ہلاکت اور موت کو ، عذاب کی حالت میں یہ لوگ موت کو پکاریں گے اور وہ نہ آئے گی ۔

Wa-idhā ulqū minhā makānan ḍayyiqam muqarranīn: And when they are flung into a narrow place thereof, shackled and chained together—da‘aw hunālika thubūrā: they will cry out thereat for utter destruction and death!

ترجمہ (آیت ۱۳) :- اور پھر جب وہ کسی تنگ جگہ میں ہاتھ پاؤں جکڑ کر ڈال دیے جائیں گے تو وہاں موت کو پکاریں گے ۔
Translation (Verse 13): And when they are flung into a narrow place thereof, chained together, they will cry out there for destruction.
آیت ۱۴
لَا تَدْعُوا الْيَوْمَ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا وَّادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِيْرًا ﴿۱۴﴾
Verse 14
لَّا تَدْعُوا۟ ٱلْيَوْمَ ثُبُورًا وَٰحِدًا وَٱدْعُوا۟ ثُبُورًا كَثِيرًا ﴿14﴾

لَا تَدْعُوا ؛ نہ پکارو ۔ اَلْيَوْمَ ؛ آج ۔ ثُبُوْرًا وَّاحِدًا ؛ ایک مرنے کو ، ایک بار کی موت کو ۔ وَادْعُوْا ثُبُوْرًا كَثِيْرًا ؛ اور پکارو بہت سی موتوں کو ، موت موت کہہ کر بہت سی دفعہ چلاؤ ، ایک دفعہ نہیں ہزار دفعہ چلاؤ ۔

Lā tad‘u ’l-yawma thubūraw wāḥidā: Cry not today for a single destruction—wad‘ū thubūran kathīrā: but cry for destruction times without end!

ترجمہ (آیت ۱۴) :- آج ایک بار کیا موت کو پکارتے ہو ، بہت سی دفعہ موت کو پکارو ، (مگر کیا حاصل ؟) ۔
Translation (Verse 14): “Call not this day for one destruction, but call for many destructions!”
آیت ۱۵
قُلْ اَذٰلِكَ خَيْرٌ اَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَؕ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّمَصِيْرًا ﴿۱۵﴾
Verse 15
قُلْ أَذَٰلِكَ خَيْرٌ أَمْ جَنَّةُ ٱلْخُلْدِ ٱلَّتِى وُعِدَ ٱلْمُتَّقُونَ ج كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَمَصِيرًا ﴿15﴾

قُلْ أَذٰلِكَ خَيْرٌ ؛ پیغمبر تم کہو کیا یہ بہتر ہے ؟ أَمْ جَنَّةُ الْخُلْدِ ؛ یا ہمیشہ رہنے کا باغ ، وہ باغ جس کو خلود و دوام نصیب ہے ۔ الَّتِيْ وُعِدَ الْمُتَّقُوْنَ ؛ جس کا وعدہ متقیوں سے کیا گیا ہے ۔ كَانَتْ لَهُمْ جَزَآءً وَّمَصِيْرًا ؛ جو ان کی جزا ہے اور ٹھکانا ہے ۔

Qul a-dhālika khayrun am jannatu ’l-khuldi ’llatī wu‘ida ’l-muttaqūn: Say, O Prophet: ‘Is that dreadful fate better, or the Garden of Immortality which is promised unto the righteous?’ Kānat lahum jazā’aw wa-maṣīrā: It shall be their reward and final destination!

ترجمہ (آیت ۱۵) :- کہو کیا یہ بہتر ہے یا وہ ہمیشہ رہنے کی جنت جس کا وعدہ متقیوں (اور خدا ترسوں) سے کیا گیا ہے جو ان کی جزا ہے اور پھر جانے کا مقام ۔
Translation (Verse 15): Say: “Is that better or the Garden of Immortality which is promised to the God-fearing? It shall be their reward and resort.”
آیت ۱۶
[ص ۲۳۱] ۷۱ لَهُمْ فِيْهَا مَا يَشَآءُوْنَ خٰلِدِيْنَؕ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔوْلًا ﴿۱۶﴾
Verse 16
[p. ۲۳۱] لَّهُمْ فِيهَا مَا يَشَآءُونَ خَٰلِدِينَ ج كَانَ عَلَىٰ رَبِّكَ وَعْدًا مَّسْـُٔولًا ﴿16﴾

لَهُمْ فِيْهَا ؛ ان لوگوں کے لئے جنت میں ہے ۔ مَا يَشَآءُوْنَ ؛ جو کچھ وہ چاہتے ہیں ، جو کچھ ان کے ارادے اور مشیت میں ہے ۔ خٰلِدِيْنَ ؛ جس میں وہ ہمیشہ رہیں گے ۔ كَانَ عَلٰى رَبِّكَ ؛ جس کا دینا تمہارے رب کے ذمہ ہے ۔ وَعْدًا مَّسْـُٔوْلًا ؛ ایسا وعدہ جس کا سوال کیا جاتا تھا ، جس کو وہ مانگا کرتے تھے ۔

Lahum fīhā mā yashā’ūna khālidīn: For them therein shall be whatsoever they desire, abiding eternally. Kāna ‘alā rabbika wa‘dam mas’ūlā: It is a promise binding upon your Lord, which was earnestly supplicated!

ترجمہ (آیت ۱۶) :- ان کے لئے جنت میں وہ سب کچھ ہے جو وہ چاہتے ہیں ۔ اس میں ہمیشہ رہیں گے ۔ اور یہ تمہارے رب کے ذمہ ہے ، ایسا وعدہ ہے جس کو یہ ہمیشہ مانگا کرتے تھے ۔
Translation (Verse 16): They shall have therein whatever they desire, abiding forever; it is a promise upon your Lord, to be prayed for.
آیت ۱۷
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ فَيَقُوْلُ ءَاَنْتُمْ اَضْلَلْتُمْ عِبَادِيْ هٰٓؤُلَآءِ اَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَؕ ﴿۱۷﴾
Verse 17
وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ مِن دُونِ ٱللَّهِ فَيَقُولُ ءَأَنتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِى هَٰٓؤُلَآءِ أَمْ هُمْ ضَلُّوا۟ ٱلسَّبِيلَ ﴿17﴾

وَيَوْمَ يَحْشُرُهُمْ ؛ اور جس دن ان کا حشر کرے گا ، ان کو میدانِ قیامت میں جمع کرے گا ۔ وَمَا يَعْبُدُوْنَ مِنْ دُوْنِ اللّٰهِ ؛ اور ان معبودوں کو جو خدا کے سوائے ہیں ۔ فَيَقُوْلُ ؛ پھر خدائے تعالیٰ فرمائے گا ۔ ءَأَنْتُمْ أَضْلَلْتُمْ عِبَادِيْ هٰٓؤُلَآءِ ؛ کیا تم ہی نے میرے ان بندوں کو ضلالت اور گمراہی میں ڈالا ہے ۔ أَمْ هُمْ ضَلُّوا السَّبِيْلَ ؛ یا وہ خود ہی گمراہ ہو گئے ہیں ، بہک گئے ہیں ، بھٹک گئے ہیں راہ سے ۔

Wa-yawma yaḥshuruhum wa-mā ya‘budūna min dūni ’llāh: And on the Day when He will assemble them together with all that they worshiped besides Allāh—fa-yaqūlu a-antum aḍlaltum ‘ibādī hā’ulā’i: then He will say unto the false deities: ‘Did you lead these servants of Mine astray—am hum ḍallu ’s-sabīl: or did they themselves deviate from the path?’

ترجمہ (آیت ۱۷) :- اور اس دن کا خیال رکھو جب ان سب کا حشر کرے گا ان کو اور ان معبودوں کو بلائے گا جو خدا کے سوائے ہیں پھر فرمائے گا کیا تم نے میرے ان بندوں کو گمراہ کیا یا وہ آپ ہی گمراہ ہو گئے ۔
Translation (Verse 17): And on the Day when He gathers them and that which they serve besides God, He will say: “Did you lead these My servants astray, or did they themselves go astray from the path?”
آیت ۱۸
قَالُوْا سُبْحٰنَكَ مَا كَانَ يَنْۢبَغِيْ لَنَآ اَنْ نَّتَّخِذَ مِنْ دُوْنِكَ مِنْ اَوْلِيَآءَ وَلٰكِنْ مَّتَّعْتَهُمْ وَاٰبَآءَهُمْ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَۚ وَكَانُوْا قَوْمًاۢ بُوْرًا ﴿۱۸﴾
Verse 18
قَالُوا۟ سُبْحَٰنَكَ مَا كَانَ يَنۢبَغِى لَنَآ أَن نَّتَّخِذَ مِن دُونِكَ مِنْ أَوْلِيَآءَ وَلَٰكِن مَّتَّعْتَهُمْ وَءَابَآءَهُمْ حَتَّىٰ نَسُوا۟ ٱلذِّكْرَ وَكَانُوا۟ قَوْمًۢا بُورًا ﴿18﴾

قَالُوْا ؛ کہیں گے ۔ سُبْحٰنَكَ ؛ تو بے عیب ہے ، پاک ہے ۔ مَا كَانَ يَنْۢبَغِيْ لَنَآ ؛ ہمارے لئے مناسب نہ تھا ، ہماری کیا مجال تھی ۔ أَنْ نَّتَّخِذَ ؛ کہ تجویز کریں ، مانیں ، اختیار کریں ۔ مِنْ دُوْنِكَ ؛ تیرے سوائے ۔ مِنْ أَوْلِيَآءَ ؛ دوست ، کارساز ، رفیق ۔ ہماری کیا مقدور کہ تیرے سوا کسی اور کو اپنا کارساز سمجھیں ۔ وَلٰكِنْ مَّتَعْتَهُمْ وَاٰبَآءَهُمْ ؛ مگر تو نے ان کو اور ان کے بڑوں کو ، باپ دادا کو ، دنیا سے متمتع کیا ، ان کو آسودگی برتنے کا سامان دیا ۔ حَتّٰى نَسُوا الذِّكْرَ ؛ یہاں تک کہ وہ خدا کی یاد کو بھول گئے ۔ وَكَانُوْا قَوْمًۢا بُوْرًا ؛ اور یہ لوگ تباہ و برباد ہونے والے ہی تھے ۔

Qālū subḥānaka mā kāna yambaghī lanā an nattakhidha min dūnika min awliyā’: They will say: ‘Glory be to You! It was never fitting for us that we should choose any protectors beside You! Wa-lākim matta‘tahum wa-ābā’ahum: But You gave them and their fathers ease and prosperity in the world—ḥattā nasu ’dh-dhikr: until they forgot the Admonition—wa-kānū qawmam būrā: and they became a ruined folk!’

[ص ۲۳۲] ۷۲ ترجمہ (آیت ۱۸) :- بولیں گے تو پاک ہے ۔ ہماری کیا مقدور کہ تجھے چھوڑ کر کسی اور کو اپنا دوست اور والی سمجھیں ۔ مگر تو نے ان کو اور ان کے بزرگوں کو خوب مال و متاع اور ساز و سامان دے رکھا تھا ۔ یہاں تک کہ وہ خدا کو بھول گئے (پند و نصیحت کا خیال نہ رکھا) اور وہ تو تباہ ہونے والے ہی تھے ۔
[p. ۲۳۲] Translation (Verse 18): They will say: “Glory be to You! It was not proper for us that we should choose protectors beside You; but You furnished them and their fathers with good things until they forgot the Admonition, and became a people doomed to ruin.”
آیت ۱۹
فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَۙ فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًاۚ وَمَنْ يَّظْلِمْ مِّنْكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيْرًا ﴿۱۹﴾
Verse 19
فَقَدْ كَذَّبُوكُم بِمَا تَقُولُونَ فَمَا تَسْتَطِيعُونَ صَرْفًا وَلَا نَصْرًا ج وَمَن يَظْلِم مِّنكُمْ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيرًا ﴿19﴾

فَقَدْ كَذَّبُوْكُمْ بِمَا تَقُوْلُوْنَ ؛ ان معبودوں نے تم کو تمہاری باتوں میں جھوٹا ٹھیرایا ۔ فَمَا تَسْتَطِيْعُوْنَ ؛ پھر تم کو استطاعت نہیں ، طاقت و قوت نہیں ، امکان نہیں ۔ صَرْفًا وَّلَا نَصْرًا ؛ نہ اس کے ٹالنے کی نہ مدد کرنے کی ۔ وَمَنْ يَّظْلِمْ مِّنْكُمْ ؛ اور تم میں جو ظالم ہے ۔ نُذِقْهُ عَذَابًا كَبِيْرًا ؛ ہم اس کو بڑے ہی عذاب کا مزا چکھائیں گے ۔

Fa-qad kadhdhabūkum bi-mā taqūlūn: Thus have these deities given you the lie regarding all that you claimed! Fa-mā tastaṭī‘ūna ṣarfaw wa-lā naṣrā: So now you can neither avert the punishment nor find any help! Wa-man yaẓlim minkum nudhiq-hu ‘adhāban kabīrā: And whosoever among you does wrong, We shall cause him to taste a tremendous punishment!

ترجمہ (آیت ۱۹) :- تم کو ، تمہاری باتوں کو ، تمہارے معبودوں نے جھوٹا بیان کیا ۔ تم اس عذاب کو نہ پلٹا سکتے ہو نہ مدد حاصل کر سکتے ہو ۔ اور تم میں کے ظالموں کو ہم بڑے ہی عذاب کا مزہ چکھائیں گے ۔
Translation (Verse 19): Thus have they belied you in what you say; so you can neither avert [the punishment] nor find help. And whoever among you does wrong, We will make him taste a great punishment.
آیت ۲۰
وَمَآ اَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ اِلَّآ اِنَّهُمْ لَيَاْكُلُوْنَ الطَّعَامَ وَيَمْشُوْنَ فِي الْاَسْوَاقِؕ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةًؕ اَتَصْبِرُوْنَۚ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيْرًاۗ ﴿۲۰﴾
Verse 20
وَمَآ أَرْسَلْنَا قَبْلَكَ مِنَ ٱلْمُرْسَلِينَ إِلَّآ إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُونَ ٱلطَّعَامَ وَيَمْشُونَ فِى ٱلْأَسْوَاقِ قلی وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً أَتَصْبِرُونَ قلی وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيرًا ﴿20﴾

وَمَآ أَرْسَلْنَا ؛ اور ہم نے نہیں بھیجا ۔ قَبْلَكَ مِنَ الْمُرْسَلِيْنَ ؛ تم میں سے پہلے پیغمبر میں سے کسی کو ۔ إِلَّآ إِنَّهُمْ لَيَأْكُلُوْنَ الطَّعَامَ ؛ مگر وہ کھانا کھاتے تھے ۔ وَيَمْشُوْنَ فِي الْأَسْوَاقِ ؛ اور بازاروں میں چلتے پھرتے تھے ۔ پھر محمد رسول اللہ ﷺ پر اعتراض کرنے کا کیا محل ہے ۔ وَجَعَلْنَا بَعْضَكُمْ لِبَعْضٍ فِتْنَةً ؛ بعض کو بعض کے لئے فتنہ (آزمائش) بنا دیا ، اور ہم نے ایک کو دوسرے کے لئے آزمائش بنائی ۔ أَتَصْبِرُوْنَ ؛ کیا تم صبر کر سکتے ہو ۔ وَكَانَ رَبُّكَ بَصِيْرًا ؛ اور تمہارا رب بینا ہے ، سب کچھ دیکھتا ہے ۔

Wa-mā arsalnā qablaka mina ’l-mursalīna illā innahum la-ya’kulūna ’ṭ-ṭa‘āma wa-yamshūna fi ’l-aswāq: And We never sent before you any of the Messengers but that they surely ate food and walked in the marketplaces! What room remains then for objections against Muḥammad the Messenger of Allāh ﷺ? Wa-ja‘alnā ba‘ḍakum li-ba‘ḍin fitnah: And We have made some of you a trial for others: a-taṣbirūn: Will you bear with patience? Wa-kāna rabbuka baṣīrā: And your Lord is ever All-Seeing of all things.

ترجمہ (آیت ۲۰) :- اور ہم نے تم سے پہلے پیغمبروں کو بھیجا جو کھانا کھاتے تھے اور بازاروں میں پھرتے تھے اور ہم نے تم میں کے ایک کو دوسرے کے لئے فتنہ اور آزمائش بنائی ۔ کیا تم اس حال پر صبر کر سکتے ہو اور تمہارا رب بصیر ہے (بینا ہے ، سب کچھ دیکھتا ہے) ۔
Translation (Verse 20): And We never sent before you any of the Messengers but that they surely ate food and walked in the markets; and We have made some of you a trial for others: Will you endure with patience? And your Lord is ever All-Seeing.