🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
مِـعْـیَـارُ الْـحَـقّ
Mi‘yār al-Ḥaqq: The Criterion of Truth (Mystical Rubā‘iyāt)
سلطان العارفین شمس المفسرین بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ
Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī Qādrī ‘Ḥasrat’ (Baḥr al-‘Ulūm)
با اہتمام: میجر سید امام الدین قادری، حیدرآباد دکن (اشاعت: ۲۳ نومبر ۱۹۵۶ء) · اشاعتِ حیدرآباد دکن / Hyderabad Deccan Historic Edition (1956 CE)
حدیث نبوی ﷺ [صحیح البخاری ۶۱۴۵؛ سنن ابی داؤد ۵۰۱۰؛ جامع الترمذی ۲۸۴۳]
إِنَّ مِنَ الشِّعْرِ لَحِكْمَةً وَإِنَّ مِنَ الْبَيَانِ لَسِحْرًا
مِـعْـیَـارُ الْـحَـقّ
رُبَـاعِیَّـات

مصنف:
سلطان العارفین، بحر العلوم، خادم القرآن، شمس المفسرین، شیخ المحققین، العلامہ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرتؔ مد ظلہ
(سابق صدر شعبۂ دینیات، کلیۂ جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد دکن)

ناشر و اہتمام:
با اہتمام: میجر سید امام الدین قادری، حیدرآباد دکن۔
تاریخِ اشاعت: ۲۳ نومبر ۱۹۵۶ء | قیمت: دو روپے

رباعیات ۱ تا ۵: توحید، حبل الورید اور وہمِ خودی
(۱) بندگی، فناء اور صدیقی نسبت:
دستِ ربِّ اعلیٰ میں کٹ پتلی ہوں چلتا پھرتا ہوں اور مردہ بھی ہوں
دادا صدیقؔ اور مرشد صدیقؔ صدیقی ہوں، جنابِ صدیقؔ ہوں!
(۲) احتیاجِ عبد اور غنائے الٰہی: تو میرا خدا ہے، میں ہوں تیرا بندہ
حاجت مجھ میں ہے اور ہے تجھ میں غنا جب ہو صفتِ ذات کا اظہارِ کمال
میں مانگتا جاؤں اور تو دیتا جا!
(۳) قربِ الٰہی اور حبلِ الورید [سورۃ ق ۵۰:۱۶]: مانندِ نظر، نظر سے مستور ہے تو
شہ رگ سے قریب اور پھر دور ہے تو وہ آنکھ کہاں کہ جس سے دیکھوں تجھ کو
آنکھیں خیرہ ہوں جس سے وہ نور ہے تو!
(۴) وہمِ خودی اور کشفِ حجاب: اک وہمِ خودی ہے جس پہ مغرور ہے تو
جویا جس کا ہے اس سے کب دور ہے تو اُٹھ جائے اگر بُعدِ خیالی کا حجاب
آنکھیں جسے ڈھونڈتی ہیں وہ خود ہے تو!
(۵) نفیٔ ادعائے ہستی و شرکِ خود پرستی: ناداں! یہ ادعائے ہستی کب تک؟
زعمِ باطل کی خود مستی کب تک؟ تو بھی موجود اور حق بھی موجود؟
ظالم! یہ شرکِ خود پرستی کب تک!
رباعیات ۶ تا ۱۰: قبلۂ ارادت، خورشیدِ تاباں اور رازِ ہستی
(۶) قبلۂ ارادت اور توحیدِ معشوق: قیسِ دیوانہ کے دل میں لیلیٰ ہے
بلبل گُل پر بہ جان و دل شیدا ہے ہر ایک کا قبلۂ ارادت ہے جدا
تو میرا ہے الٰہی! تو ہی میرا ہے!
(۷) پرتوِ خورشید اور حیرتِ حسرتؔ:
ریگِ روشن کا ایک دھوکا ہوں میں خورشیدِ جہاں تاب کا دھبہ ہوں میں
میں ہوں بھی کہیں اور نہیں بھی ہوں حسرتؔ بخدا! کیا عجب تماشا ہوں میں!
(۸) احسانِ تقدیر اور کرمِ ربانی:
دنیا طلبی ہو یا کہ ہو حُبِّ مولیٰ ملتا ہے وہی جو ہو مقدر کا لکھا
اللہ نے تقدیر میں جو بخشا حسرتؔ کیا اس کا کرم ہے اور کتنا احساں!
(۹) وحدت در کثرت اور معرفتِ جلوہ: مسجد میں رہوں تو تجھ کو میں مانتا ہوں
مندر میں جھکوں تو تجھ کو ہی جانتا ہوں جو لوگ ہیں کچھ بھی نہیں ہے پردہ
اس ناز و ادا سے تجھ کو پہچانتا ہوں!
(۱۰) جلوۂ ذاتِ حق اور دلِ گداز: عاشق کا دلِ گداز میں رکھتا ہوں
معشوقوں کا حسن و ناز میں رکھتا ہوں جس کی کچھ انتہا نہیں ہے حسرتؔ
اس سلسلے میں اتنے راز میں رکھتا ہوں!
رباعیات ۱۱ تا ۱۵: ظاہر و باطن، فتنۂ غیریت اور تسبیحِ عمل
(۱۱) عظمتِ باری اور عجزِ عقل: عالم کے چلانے سے وہ معلوم نہیں
کب اس کی انتہا ہے معلوم نہیں اللہ! ذات اس کی کیا ہے معلوم نہیں
لیکن یہ جہاں اسی کا ہے مشہود!
(۱۲) نفیٔ غیر اور اثباتِ حق [سورۃ الحدید ۵۷:۳]: کیا غیرِ خدا ہے کچھ بھی؟ معلوم نہیں!
اس عین کا کیا ہے راز؟ معلوم نہیں! باقی پھر کیا ہے؟ وہ تو ہے بس اللہ
اللہ ہی حق ہے، غیرِ حق ہے ناحق!
(۱۳) ہو الظاہر و الباطن: اللہ ہی باطن ہے اور وہی ہے ظاہر
ظاہر کو کہے جو جھوٹ وہ ہے کافر کامل سمجھا گیا تو ہو عقل محیط
عقل تو ادراک سے اس کے ہے قاصر!
(۱۴) تماشائے جہاں اور دیدارِ جاناں: شاہی محلوں کا بھی تماشا دیکھا
دنیا کو بھی ہم نے مثلِ نقش دیکھا آیا نہ نظر جو تھا تماشا کرتا
دیکھا نہ اُسے تو ہم نے پھر کیا دیکھا!
(۱۵) تسبیحِ عمل اور لا حول ولا قوۃ الا باللہ: نیکوں کا عمل ہے سر چہ مانندِ کلاہ
اور بد کی بدی پیشِ نقشِ درگاہ کر لو وہ عمل پسند جو تم کو ہو
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ!
رباعیات ۱۶ تا ۲۰: لزومِ جزا و سزا، بقائے نیکی اور توبہ و استغفار
(۱۶) استلزامِ اعمال اور عدلِ الٰہی: ہر نیک کی نیکی ہے یقیناً دائم
جو بد ہے، بدی اُس سے مقرر قائم یاں جبر کہاں ہے، یہ تو ہے استلزام
لازم ملزوم کو رہے گا لازم!
(۱۷) تحولِ توانائی اور بقائے عمل: آواز بدلتی ہے برنگِ حرکت
گرمی حرکت کی پھر سے لیتی صورت حسرت! ہوتی نہیں کوئی شئے باطل
نیکی و بدی سب کی یہی ہے حالت!
(۱۸) عجزِ عبد اور موجِ کرم: میں کیا ہوں اور کیا ہیں یہ میرے گناہ
رب الارباب تو ہے اور شہنشاہ دھل جائیں گے سب گنہ بہ یک موجِ کرم
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ!
(۱۹) مضاعفتِ ثواب اور ان ربی تواب: حق نیک عمل کا سب کو دیتا ہے ثواب
دیتا ہے کئی چند انہیں رب الارباب گر وہ چاہے تو بد عمل نیک بنے
سُبْحَانَ اللّٰهِ! إِنَّ رَبِّيْ تَوَّابٌ!
(۲۰) توبہ اور یادِ الٰہی: توبہ کرے اگر گنہ تو نے کیا
عفو کی اللہ تعالیٰ سے رجا کیوں فکرِ گناہ ہو گئی ہے بانی
اللہ کی یاد سے کر جو ہے اعلیٰ!
رباعیات ۲۱ تا ۲۵: عشقِ الٰہی، رضا بقضا اور امنِ مومن
(۲۱) عشقِ الٰہی اور رضی اللہ عنہم و رضوا عنہ [سورۃ البینۃ ۹۸:۸]: اللہ کا عشق دل میں کافی شافی
گر نیک عمل ہو ساتھ تو ہے ناجی کیوں پوچھ رہا کیا خدا مجھ سے ہے خوش؟
تو راضی ہے تو ہے خدا بھی راضی!
(۲۲) مناجات: تو میرا ہے الٰہی تو ہے میرا: عالم اچھا ہے یا کہ وہ ہے اچھا
تیرا جو کچھ ہے یا الٰہی! اعلیٰ میری بھی تو ایک شئے ہے سب سے اچھی
تو میرا ہے الٰہی! تو ہے میرا!
(۲۳) نظامِ کائنات اور تسلیمِ تقدیر:
اللہ اللہ! جہاں کو ہم نے دیکھا ہے سارا نظام اس کا کتنا اچھا!
لڑتے ہیں جو تقدیر سے وہ ہیں جاہل کس طرح خلافِ حکمِ باری ہو گا!
(۲۴) امنِ مومن در دارین: اللہ ہو تو سب ہیں بے خوف و خطر
اللہ جو نہ ہو تو پھر ہے پل پل کا ڈر مومن شاداں رہے بہر دو صورت
دنیا و آخرت ہوں اس کے بہتر!
(۲۵) فلاحِ مومن و خسرانِ منکر: اللہ کو جو مانے وہ رہے گا خرم
جو اس کو نہ مانے وہ رہے گا پُر غم مٹی برباد ہو گی کل منکر کی
اور مومن شادماں رہے گا ہر دم!
رباعیات ۲۶ تا ۳۰: حاضر و ناظر، توکل علی الحق اور واسطۂ رسالت
(۲۶) اسلام کی برکت اور دوری کا وبال: ایمان و اسلام سے جو بیزاری ہے
دنیا میں اسی سے ذلت و خواری ہے اللہ سے جدا ہوئے تو پھر امن کہاں
مرکز پہ دائرے کی تیاری ہے!
(۲۷) صفاتِ سمیع و بصیر و قدیر:
اللہ تعالیٰ ہے ہر اک شئے پہ قدیر اور اس کی ذات ہے سمیع و بصیر
ناداں! یہ صفات برق پاروں میں کہاں؟ اتنا بھی نہ سمجھا تو یہ تیری تقدیر!
(۲۸) حق تعالیٰ بطورِ کفیل: حاضر و ناظر خدا کو تو نے جانا
دولت ہے بڑی خدا پر ایمان لانا کد و کاوش میں کیوں پڑا ہے ناداں!
کیا فکر ہے جب کفیل حق کو مانا!
(۲۹) حرکتِ کائنات اور اذنِ الٰہی: کب مادے میں ہے یہ کون و حرکت
کب اس میں نمایاں ہے یہ خود شرافت پتا ہلتا نہیں ہے بے حکمِ خدا
ایمان یہی ہے اور یہی ہے حکمت!
(۳۰) واسطۂ رسالت: پیغمبر ﷺ بحیثیتِ وکیلِ اعظم: ما بینِ خدا و خلق پیغمبر ہے
لے کر وہ چلا تو کام آسان تر ہے ہے اپنا وکیل سب سے اعلیٰ و اکمل
جب ایسا وکیل ہو تو پھر کیا ڈر ہے!
رباعیات ۳۱ تا ۳۵: وسیلۂ جلیلہ، عظمتِ صحابہؓ اور حفظِ قرآن
(۳۱) حقیقتِ وسیلہ اور دامنِ رسول ﷺ: اللہ کی یاد کا وسیلہ ہے قبول
ہیں صوم و صلوٰۃ بھی وسیلۂ مقبول پیغمبرِ اسلام وسیلہ ہے بڑا
ناداں! ہرگز نہ چھوڑ دامنِ رسول!
(۳۲) محبتِ آل و اصحابِ رسول ﷺ: آل و اصحاب سب ہیں محبوبِ نبی
حق پر ہے وہ جو پیروی ان کی کرے اچھوں کو برا کہنا یہ ہے کام برا
ان سب کا مخالف ہے شقیِ ازلی!
(۳۳) تربیتِ نبوی ﷺ کا اعجاز: تعلیمِ نبی سے کیا عجب نکلے
سب اہلِ وفا و صدق کے پیکر نکلے تیس برس جو کی نبی نے محنت
دنیا میں وہ سب کے رہنما بن نکلے!
(۳۴) اصحابِ انبیاء کا مقامِ بلند: اصحابِ انبیاء تھے سب سے اعلیٰ
اور ان کے قدم تھے بر صراطِ بیضا اصحابِ نبی کو جو کہے برا ناداں
اسلام سے وہ ہو گیا ہے جدا!
(۳۵) حفاظتِ قرآن کا وعدۂ الٰہی [سورۃ الحجر ۱۵:۹]: قرآن و حدیث کی حفاظت محکم ہے
اسلام اسی سے درہم و برہم نہیں ہے قرآن کی حفاظت سے یہ کرنا انکار
انکارِ آیۂ پاک سے کیا کم ہے!
رباعیات ۳۶ تا ۴۰: اخوتِ ایمانی، فتنۂ تکفیر اور تواترِ اخبار
(۳۶) تحریمِ کفر بازی: کیا کفر کا زور کافروں نے توڑا؟
یا باہم ہی مسلمانوں نے ناطہ توڑا؟ ہے منہ میں زباں تم جو چاہو کہہ دو
تم پر ہے غیظ کا فرمانِ خدا!
(۳۷) اخوتِ قرآنی اور حرمتِ تکفیر [سورۃ الحجرات ۴۹:۹]: مولیٰ نے مخالفوں کو اخوان کہا
کب کافر و مشرک کا لقب ان کو دیا؟ لڑنے سے مسلمان نہیں ہوتا کافر
یہ 'اقْتَتَلُوا' سے ہم کو معلوم ہوا!
(۳۸) تواترِ حدیث اور حجیتِ اخبار: جب حدِ تواتر کو پہنچ جائے بات
ہے اس کا نہ ماننا محلِ آفات ظنی ہے تواتر کو نہ پہنچے جو بات
اس پر بھی عمل کرتے ہیں فرخندہ صفات!
(۳۹) حکمتِ باری در خلقتِ عالم: اللہ نے کیا سمجھ کے سب کو پیدا
ہر ایک کی حقیقت کو جدا بھی جانا حسرت! اللہ ہے حکیمِ مطلق
ہر ایک کو اس نے اس کے لائق بخشا!
(۴۰) دعا اور آخرت کی جزا: سنتا ہے دعائیں سب کی ربِّ اعلیٰ
دیتا ہے وہی جس میں ہو بندے کا بھلا جب عینِ عبادت ہے دعا اے حسرتؔ
رکھا ہے اس کا آخرت میں بدلا!
رباعیات ۴۱ تا ۴۵: خلافتِ آدم، سجدۂ تعظیم اور حقیقتِ بدعت
(۴۱) خلافتِ آدم اور سبع صفات: ہیں سبع صفات ہر بشر میں پیدا
اللہ کا خلیفہ ہے ہر اک سے اعلیٰ بالذات نہیں اس کی کوئی شئے حسرتؔ
اللہ تعالیٰ کی ہے ہر چیز عطا!
(۴۲) مظہریتِ انسان اور نفیٔ شرک: آدم میں صفاتِ حق کا ہونا تھا ضرور
اپنی تصویر تھی بنائی منظور بندے کی کوئی شئے نہیں حسرتؔ بالذات
اتنا سمجھا تو شرک ہے کوسوں دور!
(۴۳) سجدۂ تعظیم بمقابلہ سجدۂ بندگی: تھا سجدۂ بندگی میں حق کا اکرام
تھا سجدۂ تعظیم برائے آدم سجدے میں ہے نیت و ارادے کا لحاظ
نیت نہ ہو گر تو ہے شرکِ عدم!
(۴۴) حقیقتِ بدعت: سنت کے خلاف عمل: مطلق تو ہے قید ہی میں لیتا صورت
بے قید کے ظاہر نہیں ہوتا حسرتؔ بدعت ہے وہ کام جو کہ سنت کے خلاف
ہر شئے جو نئی ہو وہ نہیں ہے بدعت!
(۴۵) نئی اشیاء اور اصولِ اسلام: ہوتی ہے نئی شئے سے نمایاں قدرت
کھانے میں، لباس و اسلحہ میں حدت بدعت ہے مخالفِ اصولِ اسلام
بدعت ہے نئی چیز کو کہنا بدعت!
رباعیات ۴۶ تا ۵۰: جمعِ مصحف، ایصالِ ثواب اور تقلیدِ ائمہ
(۴۶) جمعِ قرآن و تراویح اور وسعتِ شریعت: قرآن کا جمع تو نے جانا بدعت
اور اس کا طبع تو نے سمجھا بدعت اس طرح تراویح کا پڑھنا بدعت
یہ سب بدعت تو تیرا جینا بدعت!
(۴۷) ایصالِ ثواب کی شرعی حیثیت: ایصالِ ثواب راحتِ روحانی ہے
حج و زکوٰۃ و صوم و قربانی ہے ثابت ہے احادیث سے ایصالِ ثواب
تجھ پر نہ درود و فاتحہ خوانی ہے؟
(۴۸) ضرورتِ تقلیدِ ائمہ: تقلید ہے جاہل کے لئے امرِ مفید
جاہل کا ہے قول مستحقِ تردید ہے اشترِ بے مہار تقلید بغیر
تقلید ائمہ کی ہے عاقل کو مفید!
(۴۹) لزومِ استاد و تقلیدِ بزرگاں: ہر کام کے سیکھنے کو لازم استاد
ماہر ہو جس سے آدمی اور دلشاد تقلید بزرگوں کی ہے لازم حسرتؔ
جو اس کو عبث جانے وہ ہو گا برباد!
(۵۰) برأتِ اسلام از جرائمِ مسلمین: اسلام جرائم سے بری ہے اے یار!
گو لاکھ مسلمان ہوں عاصی بدکار اسلام کا قانون ہے حسرتؔ بے عیب
حرف اس پر کوئی نہیں آ سکتا زنہار!
رباعیات ۵۱ تا ۵۵: قانونِ شریعت، وسائطِ تدبیر اور حکمتِ تکوین
(۵۱) رجوع بہ ماہرین و قانون: قانون کی ملتی ہیں کتابیں ہر جا
کرتا ہے وکیل وہ جو ہے دانا ماہر کی طرف رجوع کرتے ہیں سب
یوں ہی چلتا ہے کارِ دین و دنیا!
(۵۲) اختیارِ خیرِ کثیر و دفعِ شر: ہے قابلِ اختیار جب شر ہو قلیل
اور خیرِ کثیر پر عمل امرِ جلیل ہے یہی حکم ہمیں عقلِ سلیم
جو اس کو نہ مانے وہ رہے خوار و ذلیل!
(۵۳) وسائل و اسباب کی اہمیت: دنیا میں نکلتے ہیں وسائل ہی سے کام
قائم ہے وسائل ہی پہ عالم کا نظام بیکار اشیاء سے ہے توسل بیکار
ڈھونڈو ایسے وسائل کہ جو اچھے ہوں کام!
(۵۴) عقلیت و حکمت در عمل: نامرد سے اولاد کہاں ہوتی ہے؟
جو بانجھ ہے سرگرمِ فغاں ہوتی ہے نکلے کیا کام جب وسائل ہوں غلط
حکمت سے ہر اک بات یہاں ہوتی ہے!
(۵۵) تطابقِ اہلیت و منصب: تحصیل کو منصفی کے جو دے احکام
عورت سے مرد کا جو کوئی لے کام مقصد نے کیا نہ ہو وسائل جو درست
ناداں! مت پوچھ کیا ہے اس کا انجام!
رباعیات ۵۶ تا ۶۰: حرمتِ تکفیر، وحدتِ ذات اور اعیانِ ثابتہ
(۵۶) وبالِ تکفیر: کفر کا پلٹنا [صحیح البخاری ۶۱۰۴]: کافر بے دین جس نے مسلم کو کہا
یہ قول ہے اس کا کفر بے چوں و چرا حسرت! ہیں مساوی عمل و ردِ عمل
قول اس کا اسی کا طوقِ گردن ہو گا!
(۵۷) فتویٰ فروشی اور خود ساختہ شرک: جو عزتِ اسلام کو رسوا کرتے ہیں
تحریر سے فتنے ہی وہ برپا کرتے ہیں خود مشرک و کافر وہ بنتے ہیں ناداں
فتوے جو کفر کے دیا کرتے ہیں!
(۵۸) سلف کی وسعت اور خلف کی تنگی: کافر کو مسلماں وہ کیا کرتے تھے
تعلیمِ محبت وہ دیا کرتے تھے کافر جو بناتے ہو مسلمانوں کو تم
تم کیا کرتے ہو اور وہ کیا کرتے تھے!
(۵۹) احدیتِ مطلقہ و کثرتِ حقائق: احدیتِ مطلقہ میں اک ذاتِ وجود
اور علم میں کثرت ہے نہ جس کو بود عالم میں ذوات اور حقائق ہیں کثیر
اللہ اک ہی ہے، یہ جھگڑے ہیں بے سود!
(۶۰) لا عین ولا غیر: اوصافِ خداوندی: لا عین و لا غیر ہیں اوصافِ خدا
ہر چند کہ سب میں ہے وہی جلوہ نما منشا کے لحاظ سے یہ سب ہیں واحد
اور فہم میں ہیں غیر، یہ ہے راہِ ہدیٰ!
رباعیات ۶۱ تا ۶۵: فیضِ اقدس و مقدس، صفاتِ باری اور تغیرِ عالم
(۶۱) ذات و وصف کی معرفت: جو مرجعِ وصف ہے اسے ذات کہو
تابع جو ہو صفت تم اس کو جانو جس میں ہو ذات و وصف دونوں مبہم
تم سوچ بچار کے ہر اک بات کہو!
(۶۲) فیضِ اقدس اور فیضِ مقدس: فیضِ اقدس سے ہے ثبوتِ اعیان
علمِ باری میں تھے حقائق پنہاں جب فیضِ مقدس نے اعیان کو کہا 'کن'
موجود ہوئی خلق اور نہاں سب ہوئے عیاں!
(۶۳) قدمِ ذات و صفات اور حدوثِ آثار: ذات و صفاتِ باری کے ہیں سب قدیم
حادث ہے اثر جو ہے مرکبِ سلیم علم و قدرت سے ہوئے سب موجود
حادث ہے اعتباری اے مردِ فہیم!
(۶۴) کشفِ مثالی اور تحولِ صور: انسان بدلتا ہے صفات سے حالت
یہ کشفِ مثالی کی ہے ساری جدت کتا کبھی، اور بھیڑ کبھی، اور گدھا
مشکل سے بنے گی آدمی کی صورت!
(۶۵) تغیرِ کائنات اور ثباتِ ذات: ہے موم کی شمع اور دھواں بن کے نہاں
عالم کے تغیرات کب رہے پنہاں؟ کیا چیز ہے جو نہیں بدلتی حسرتؔ؟
اک ذاتِ حق ہے جو نہیں بدلتی ہرگز!
رباعیات ۶۶ تا ۷۰: تحریمِ بلا دلیل، تقویٰ در خلوت اور حفظِ مراتب
(۶۶) تحریمِ حلال کا فتنہ: جائز کو حرام تو نہ کہہ اے ناداں!
احکام میں شرک ہے یہ کارِ شیطاں لازم ہے حرام کو دلیلِ قطعی
جب وہ نہیں موجود تو پھر حکم کہاں!
(۶۷) حقیقتِ معرفت بمقابلہ خشک علم: سائنس و فلاسفی سے ہے کیا حاصل؟
کیا لاجک و ہسٹری نے تم کو بخشا دل؟ جب اپنی حقیقت کو نہ سمجھا تم نے
جو کچھ لکھا پڑھا وہ سب لا حاصل!
(۶۸) تقویٰ در تنہائی اور خوفِ خدا: تنہائی میں جرم ہو، نہ ہو کوئی گواہ
کیونکر پولیس ہو اور عدالت آگاہ ہوتا نہیں جرم بند بے خوفِ خدا
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ!
(۶۹) اعتدال در معیشت و انفاق: باتیں ہرگز نہ کر زیادہ اے یار!
تحصیلِ علوم سے ہے سب باغ و بہار آمد سے زیادہ خرچ جو کرتا ہے
اک دن ہو جائے گا فقیر و نادار!
(۷۰) حفظِ مراتبِ وجود: اتنی نہ کر حماقت اپنی اے یار!
تیرا ہے رتبہ اور، اور ہے جسمِ حمار ہر مرتبہ از وجود حکمی دارد
جو حفظِ مراتب نہ کرے ہے فی النار!
رباعیات ۷۱ تا ۷۵: سنجیدگیٔ کلام، شکرِ منعم اور عزتِ علم
(۷۱) سنجیدگیٔ کلام اور حکمتِ خاموشی: بے سوچے جو بولتا ہے وہ ہے غافل
جو سوچ کے گفتگو کرے ہے عاقل عاقل کا ہے دل پہلے تو غافل کی زباں
حسرت! جو نہ سمجھے اس کو وہ ہے جاہل!
(۷۲) تواتر اور یقین: ہوتا ہے تواتر سے یقین و ایقاں
آحاد سے ہرگز نہیں ہوتا ایقان بے فائدہ باتوں سے نہ ایماں کھو تو
جھوٹی باتیں نہ سن کبھی اے ناداں!
(۷۳) رضا بہ قضا اور تسلیمِ حکمت: اللہ تعالیٰ ہے رحیم اور حکیم
جو کچھ وہ کرے تم اس کو کر لو تسلیم چیرے کوئی ڈاکٹر کسی پھوڑے کو
اس کا کر لو شکر، دل سے گر تم ہو فہیم!
(۷۴) شکرِ منعم اور تسلسلِ نعمت: توفیقِ شکر ہے خود خدا کا احساں
شکر سے نعمت کا تسلسل ہے عیاں شکرِ احسانِ حق تعالیٰ ہے محال
اس کا احسان جان ہر بارِ گراں!
(۷۵) عظمتِ علم اور حیاتِ دل: ہیں علم کے سبب سے ہر جا حسرتؔ
گوش و چشم و حواس اور دل کی قوت جس کو نہ ہو علم موت ہے اس کے لئے
ہے علم ہی کی جہاں میں ساری عزت!
رباعیات ۷۶ تا ۸۰: عشق و عفت، حیا و حجاب اور حکمتِ فطرت
(۷۶) عشق اور ضبطِ محبت: عاشق و معشوق ہیں باہم شیدا
اور کوئی نہیں ہے بے عشق و ولا جو ضبطِ محبت کرے وہ ہے معشوق
عاشق ہے جس نے ضبطِ الفت نہ کیا!
(۷۷) قرآن و حدیث بالتواتر: قرآن و حدیث بالتواتر سے یقین
احکام کو یاد رکھ نہ ہو چیں بہ جبیں لازم ہے حرام کو دلیلِ قطعی
بے اس کے حرام کا کبھی حکم نہیں!
(۷۸) حیا و حجاب کی حکمت: عورت کے لوازم سے ہے شرم و حیا
اور اس کے لوازم سے ہے حسن و پروا ہے اچھی چیز کو چھپاتا ہر ایک
بے پردہ اس کا نہیں رکھنا اچھا!
(۷۹) تکاملِ وظائفِ زن و مرد: ہے مرد قوی تو جان عورت لطیف
بچوں کی پرورش نہیں کامِ خفیف عورت کیوں مرد کی طرح جنگ کرے؟
کیا ناقدری میں پڑی ہے یہ نوعِ لطیف!
(۸۰) فطری مساوات اور عدلِ الٰہی: ہر ایک کی فطرت کے موافق ہو کام
ہر ایک کے کام کے مساوی انعام فطرت کے خلاف جو مساوات رکھے
ناکام رہے گا، ہیں یہ سارے اوہام!
رباعیات ۸۱ تا ۸۵: نفیٔ شرک، کرمِ بے غرض اور مناجاتِ ختام
(۸۱) وجودِ حق تعالیٰ اور نفیٔ وہمیات: اللہ تعالیٰ کا ہے بالذات وجود
اور ہم تم کیا ہیں؟ اس کے آگے بے بود! کیوں وہمیات میں پڑا ہے ناداں؟
اللہ کو پوج جو ہے سچا معبود!
(۸۲) ردِّ بد امنی و ظلم: بد امنی کا ہے سخت دشمن اسلام
دنیائے تمدن میں ضروری ہے نظام ظلم اور ستم کا کام کرنا ہے برا
اندھیر ہے ظلم، نہیں اس میں کلام!
(۸۳) مناجات: غیر کے آگے دستِ طلب سے پناہ: میں بندۂ مومن ہوں، ترا لطف دکھا
محتاج ہوں، بے کس ہوں، کرم کر مولا! جب غیر کے سجدہ سے بچایا تو نے
تو ان کی طرف ہاتھ بڑھانے سے بچا!
(۸۴) مناجات: فضلِ عظیم اور مغفرتِ بے حساب: پیدا کیا تو نے مفت اے ربِّ کریم!
اور مفت کھلایا بھی ہے از فضلِ عظیم تیرے فضل و کرم پہ حسرتؔ قرباں
اب مفت ہی بخش، تو ہے رحمن و رحیم!
(۸۵) مناجاتِ ختام: دستِ طلب اور بابِ رحمت: پیدا کیا تو نے بے طلب اے مولا!
اور اپنے کرم سے تو نے کیا کیا نہ دیا! محتاج ہیں ہم، دستِ طلب پھیلاتے
اے ربِّ کریم! ان کو خالی نہ پھرا!