Nizām al-‘Amal li-al-Fuqarā’ (The Spiritual Constitution & Code of Practice for Seekers)
شمس المفسرین بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ قادری قدس سرہ Shams al-Mufassirīn Hazrat Bahr al-‘Uloom Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi (Rh.A) حسرت اکیڈمی پبلیکیشنز، صدیق گلشن، بہادر پورہ، حیدرآباد دکن / Hasrat Academy Publications · اشاعتِ حسرت اکیڈیمی / Hasrat Academy Publications (Ramadan 1321 AH / Dec 2000 CE)
: نظام العمل فقراء بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حضرت سابق پروفیسر و صدر شعبه دینیات جامعہ عثمانیہ حیدر آباد دکن -
اسلامیات اشاعت ( سوم ) رمضان ۱۳۲۱ مطابق دسمبر ۲۰۰۰ اشاعت اول ربیع الثانی ۱۳۷۸ ھ اعجاز مشین پریس چھتہ بازار اشاعت دوم رمضان ۱۳۸۰ ه نیشنل فائن پرنٹنگ پریس
سائز کمپیوٹر کتابت ڈیمائی ۱۷۸ صفحات ۵۰ تعداد ۱۰۰۰ شیخ محمود علی
: طباعت سرورق فیمس بلاک چھتہ بازار طباعت کتاب
: اسپیڈ پر نٹس سعید آباد ، حیدر آباد - اہتمام محمد عباس علمبردار صدیقی
+ ناشرین : حضرت اکیڈیمی - بهادر پوره ، حیدر آباد .
ملنے کے پتے اسٹوڈنٹس بک باوس - چار مینار دار الکتاب - گن فاونڈری ، عابدی ، حیدر آباد دفتر حسرت اکیڈیمی ، صدیق گلشن - بهادر پوره
حسامی بک ڈپو ، مچھلی کمان ، حیدر آباد - بک زون ، مهدی پشتم دیگر کتب فروش
صفحہ صفحہ 3 (اسکین nizamul-3.jpg)(Biographical Tribute to Hazrat Bahr al-‘Uloom)
چند سطور بحر العلوم کے بارے میں شمس المفسرين شيخ المحد ثین استاذ العلماء بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمتہ اللہ علیہ حیدر آباد دکن کی ایک ایسی عالم شخصیت تھے ، جن کو بجا طور پر بحر العلوم اور استاذ العلماء کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ آپ کی ولادت بروز جمعہ ۲۰ / رجب ۱۲۸۸ هـ ( ۱۳ / اکتوبر ۱۸۷۱ ۰ )
حیدر آباد دکن کے ایک مشہور علمی گھرانے میں ہوئی ۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات بدرجہ امتیاز کامیاب فرمائے اور ابتداء آپ کا تقرر دار العلوم پر ہوا ۔ جو اس زمانے میں حیدر آباد دکن کی مشہور درسگاہ تھی ۔ جب عثمانیہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا ۔ تو آپ پروفیسر اور صدر شعبہ دینیات مقرر ہوئے ۔ بذریعہ شاہی فرمان آپ کی ملازمت کی مدت میں
دس سال تک مسلسل توسیع ہوتی رہی ۔ نام سے ہندوستان اور آپ نے قرآن مجید کی مکمل تفسیر لکھی ۔ جو - تفسیر صدیقی کے نام سے ہے پاکستان سے شائع ہو چکی ہے ۔ ۱۹۴۱ ء میں حیدر آباد اکیڈیمی کی جانب سے آپ کا تحقیقی مقالہ " مسئلہ
عدم نسخ قرآن - طبع ہوا جس میں آپ نے ثابت فرمایا ہے کہ قرآن شریف کی کوئی آیت منسوخ نہیں آپ کی تالیف - الدین - بزبان عربی جامعہ عثمانیہ کے نصاب فقہ میں شامل تھی ۔ آپ نے علامہ شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی تصنیف فصوص الحکم کا معرکتہ اتارا محشی ترجمہ فرمایا جو جامعہ عثمانیہ کے دارالترجمہ سے شائع ہوا اور کافی شہرت رکھتا ہے ۔ تصوف میں آپ کی کئی تصانیف ہیں جن میں
حکمت اسلامیہ ، المعارف ، العرفان ، التوحيد ( بزبان فارسی ) اور مکاتیب عرفان شامل ہیں ۔ آپ حضرت تخلص فرماتے تھے اور عربی ، فارسی ، اردو اور ہندی میں شعر کہتے تھے ۔ آپ کا مجموعہ کلام " کلیات حسرت " کے نام سے زیور طبع سے آراستہ ہو چکا ہے ۔ آپ نے ، در شوال ۱۳۸۱ ه ( ۲۳ / مارچ ۱۹۹۲ ۰ ) بروز شنبه بوقت عصر اس دار فانی سے رحلت فرمائی ۔
محمد عباس علمبردار صدیقی مهتم حضرت اکیڈیمی و کتب خانہ بحر العلوم صدیق گلشن حیدر آباد
صفحہ صفحہ 4 (اسکین nizamul-4.jpg)(Table of Contents & Thematic Index)
بیعت و ارادت قرآن شریف میں ہے إِنَّ الَّذِينَ يُبا يعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهُ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ
أَيْدِيهِمْ فَمَنْ تَكَثَ فَإِنَّمَا يَنْكُثُ عَلَى نَفْسِهِ وَمَنْ أَوْفَى بِمَا عَهْدَ عَلَيْهُ اللَّهُ فَلْيُؤْتِيهِ اجراً عظيماً . یعنی بے شک جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ۔ اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے ۔ پھر بیعت کے بعد جو عہد توڑ دیتا ہے تو اس کا وبال خود اس پر پڑے گا اور جو اللہ سے کئے ہوئے عہد پر وفاداری سے رہے گا تو عنقریب اللہ اس کو اجر عظیم عطا کرے گا ۔
صاحبو ! بیعت کیا ہے ؟ اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں ؟ بیت ایک معاہدہ ہے ۔ عربوں کی ایک عادت یہ ہے کہ کوئی معاہدہ کیا جاتا ہے تو ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں ۔ تمام سلطنتوں میں حلف وفاداری لیا جاتا ہے اسی طرح کسی اہم بات کی تاکید پر بیعت لی جاتی ہے ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و صلم کے زمانے میں کوئی مسلمان ہوتا تو بیعت کرتا ۔ توبہ کرتا تو بیعت لی جاتی ۔ بیعت تقوی و تو به
عورتوں سے بھی لی جاتی ۔ بعض دفعہ اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے متعلق بیعت لی جاتی جیسا کہ حدیبیہ میں ہوا ۔ بعض دفعہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے کسی سے کچھ نہ مانگنے پر بیعت لی ۔ ان لوگوں کی یہ حالت تھی کہ اگر اونٹ کی مہار گر جاتی تو اونٹ کو بٹھا کر مہار اٹھاتے مگر دوسروں سے یہ نہ کہتے کہ ذرا مهار دیدو۔
بعض دفعہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ثابت قدم رہنے کے لئے بیعت لی ہے غرض کہ کسی اہم چیز پر عہد لینے کا نام بیعت ہے ۔
صفحہ 6 (اسکین nizamul-6.jpg)(1. Bay‘at & Irādat — The Necessity of a Living Guide)
۱. بیعت و ارادت — کتب کے مقابلے میں زندہ استاد کی ضرورت
قرآن شریف ، حدیث اور کتب فقہ سب ہمارے سامنے ہیں ۔ پھر کسی کے ہاتھ پر بیعت
کرنے کی کیا ضرورت ؟ دیکھو ! ذرا غور کر کے اس کا جواب دو کہ دو اور دو چار ہوتے ہیں چار میں سے اگر دو تفریق کریں تو دو باقی رہتے ہیں ۔ حساب ایسا یقینی علم ہے کہ یہ مشکل کوئی دوسرا علم ایسا یقینی و قطعی ہو سکتا ہے ۔ مگر پہلی جماعت سے لے کر دسویں جماعت تک حساب کی تعلیم اساتذہ سے حاصل کی
جاتی ہے ۔ تب کہیں اس میں مہارت حاصل ہوتی ہے ۔ اصل بات یہ ہے کہ آدمی کو اپنی غلطی معلوم نہیں ہو سکتی ۔ استاد ، شاگرد کی غلطیوں کو پکڑتا جاتا ہے ۔ جب ایسی بدیسی چیزوں میں غلطی ہونے سے استاد کی ضرورت ہوتی ہے تو لطیف اور نازک چیزوں میں غلطیوں کا ہونا کثیر الوقوع ہے ۔ استاد اپنے شاگردوں کی ہمیشہ نگرانی کرتا ہے اور ان
کو ان غلطیوں پر متنبہ کرتا رہتا ہے ۔ جب دنیاوی کاموں میں استاد کی ضرورت ہوتی ہے تو سلوک راہ خدا میں استاد روحانی یا شیخ کی کیوں ضرورت نہ ہوگی ۔ اچھا ! ایک ہی شخص کی تعلیم کے پابند رہنے کی کیا وجہ ؟ مختلف لوگوں کے مختلف خیالات سن کر آدمی کو حیرت لاحق ہو جاتی ہے ۔ اس واسطے اپنے معتمد علیہ ہستی کو اپنا پیشوا بنانا چاہئیے ۔
ذرا غور کرو کہ کسی اہم مقدمہ میں ہر روز ایک وکیل بدلا جائے تو نہ پیروی برابر ہو سکتی ہے نہ کامیابی کی توقع ہے ۔ اردو میں قانون کی کتابیں موجود ہیں ۔ کیا ان کو دیکھ دیکھ کر مقدمہ کو چلا سکتے ہیں ۔ نہیں ہر کام میں ایک شخص ماہر ہوتا ہے ۔ اسی پر اعتماد کر کے اپنے تمام مقدمات و معاملات کو اس کے حوالے کرنے کی ضرورت ہے ۔
عام طور پر مشائخین کرام کس طرح بیعت لیتے ہیں۔ مردوں کا ہاتھ پکڑتے ہیں اور ان سے عہد لیتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق رہیں گے ۔ اور ان سے جس قدر ہو سکے گا رذائل سے اجتناب اور فضائل پر کار بند رہیں گے ۔ اگر آدمی کی پوری تعلیم نہ ہوئی ہو تو دوسرے شیخ کی ارادت حاصل کی جاتی ہے اور اس کو طالب ہونا کہتے ہیں ۔
بعض لوگ کسی اچھے اور تجربہ کار مذہبی شخص سے دوستی پیدا کرتے ہیں اور اس کے نیک مشوروں کو سنتے اور عمل کرتے ہیں ایسے شخص کو رفیق راہ خدا کہا جاتا ہے ایسا شخص مرشد تو نہیں
صفحہ 7 (اسکین nizamul-7.jpg)(1. Bay‘at & Irādat — Formula of Allegiance & Moral Counsel)
مگر مشیر ضرور ہوتا ہے ۔ بیعیت کے وقت استغفار و عہد کے الفاظ کہنے کے بعد إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ الله الی آخرہ اور بعض شیخ کہتے ہیں تم کو اس آیت کی وصیت کرتا ہوں ان الله يا مُرُكُمْ بِالْعَدْلِ وَ الْإِحْسَانِ وَإِيتَاءِ ذِي الْقُرْبَى وَيَنْهَى عَنِ الْفَحْشَاءِ وَالْمُنْكَرِ وَالْبَغْيِ
يَعِظُكُمْ لَعَلَّكُمْ تَذَكَّرُونَ . اس کے بعد شیخ ہمیشہ مرید کو اپنی نگرانی میں رکھتا ہے اور ہر وقت اپنے حسن توجہ سے روحانی امداد سے اور قوت خیالی و ارادی سے مرید کو بری باتوں سے روکتا ہے اور نیک اعمال کو اور ان کی نیتوں کو درست رکھتا ہے ۔ بعض دفعہ چھوٹے کم سمجھ بچوں سے بھی بیعت لی جاتی ہے اس کو بیعت برکت کہتے ہیں ۔ یہ
تو مردوں کی بیعت کا ذکر تھا ۔ عورتوں کی بیعت میں خالی زبان سے بیعت کر لینا کافی ہوتا ہے بزرگان دین اپنے رومال یا چادر کا ایک گوشہ خود پکڑتے ہیں اور دوسرا گوشہ عورت کو دیتے ہیں کہ پکڑلے ۔ بعض لوگ لگن میں پانی رکھتے ہیں اور اس کے ایک جانب شیخ کا ہاتھ ہوتا ہے اور دوسری جانب مرید ہونے والی عورت کا ۔ شیخ کے سامنے بے پردہ ہونا کوئی ضروری چیز نہیں ہے چاہے شیخ معمر اور
بوڑھا ہی کیوں نہ ہو ۔ بیعت کے وقت مرید کی کیا عمر ہو ؟ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جوان ہو بعض لوگ فرماتے ہیں صاحب فہم و فراست ہو اچھی اور بری بات کو تمیز کر سکتا ہو ۔ جس بات کی تعلیم دی جاتی ہو اس پر کار بند رہ سکتا ہو ۔
اچھا تو شیخ کیسا ہونا چاہئیے ؟ مریدی کی غرض اور مقصد کو پورا کرنے کی قابلیت رکھنے والا ہو ۔ بعض شیوخ کا خیال ہے کہ مرشد کچھ قرآن شریف کے احکام کی آیتیں اور حدیث وفقہ کے ضروری مسائل سے بھی واقف ہو ۔ اور کسی تجربہ کار ہستی کے فیض صحبت سے باریاب ہو ۔ بعض بزرگوں نے اچھے مرشد کی یہ تمیز بتائی ہے کہ جس کی صحبت میں وساوس اور فضول
خیالات سب بند ہو جائیں اور آدمی کا خیال خدا اور رسول کے ساتھ وابستہ ہو جائے ۔
اچھے اور برے کو جانچنے کا معیار انسان کی آنکھ ہے ۔ جس کا دل مستقیم ہوتا ہے اس کی آنکھ بھی ایک نقطہ پر قائم رہتی ہے ۔ پریشان خاطر کی آنکھ بھی پریشان رہتی ہے ۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ اگر اس کے پیچھے درود شریف پڑھا جائے تو اکثر وہ پلٹ کر دیکھتا ہے اور کچھ پوچھو تو نوراً جواب دیتا ہے ۔ یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہر شخص میں سے اس کے خیالات اس کی صحبت
کے ثرات تموج کرتے ہیں اور چو طرف چھیتے ہیں۔ نیک کی صحبت سے نیکی حاصل ہوتی ہے اور بد کی صحبت سے بدی ، پانی پر اگر ایک کنکر ڈالیں تو اس سے تھوڑا تموج اور چھوٹا دائرہ پیدا ہوتا ہے ۔ اگر بڑا پتھر ڈامیں تو اس سے زیادہ تموج اور بڑا دائرہ پیدا ہوگا ۔ اگر ایک کنکر اور ایک پتھر دونوں بیک وقت پانی پر ڈالے جائیں تو بڑے پتھر کا تموج کنکر کے تموج کو اپنے تموج میں مضمحل کر دے گا
اسی طرح معمولی خیالات والا آدمی کمزور یقین کا شخص اگر کسی کام کی صحبت میں بیٹھے تو اس کے اور واہی تباہی خیالات محل اور اور معدوم ہو جائیں گے اور وہ کامل اور قوی ارادہ والے و سادی اور و کے اثر صحبت سے متاثر ہو جائے گا ۔
صحبتِ صالح ترا صالح کند❖صحبتِ طالح ترا طالح کند
اس سے بھی شیخ کامل کے اثر صحبت کی ضرورت ثابت ہوتی ہے الغرض شیخ کامل کی صحبت کی ضرورت اور اس کے اثرات ناقابل انکار ہیں ۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ اگر کسی سے بیعت کے بعد کچھ خطا صادر ہو تو پھر توبہ کرے ۔ اگر بے گناہ شخص بھی استغفار کرے تو یہ اس کے حق میں اچھا ہی ہوگا ۔ ایک دفعہ ایک
صحابی نے سرکار کے دست مبارک پر بیعت کی اور کچھ دیر بعد حضرت نے فرمایا کہ تم بھی بیعت کرلو ۔ انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ میں نے تو بیعت کرلی ہے تو حضرت نے ارشاد فرمایا کیا مضائقہ ہے ۔ پھر بیعت کرلو ۔ کیا ہر شخص کو مرید ہونا ضروری ہے ؟ ایک شخص رذائل سے مجتنب اور وصائف سے
متصف ہونے کو ضروری سمجھتا ہے ۔ اور اس کو ایک اعلیٰ معیار پر ادا کرنا چاہتا ہے ۔ اگر آپ اس کو ضروری نہیں سمجھتے تو آپ کو محرومیت مبارک - بزرگوں کا مقولہ ہے ۔ من لا شيخ له فشيخه الشيطان بے پیرے کا پیر شیطان ہوتا ہے ۔ ہے۔
صفحہ 9 (اسکین nizamul-9.jpg)(1. Bay‘at & Irādat — Diversity of Sufi Orders)
یہ بھی واضح ہے کہ قرآن و حدیث کی کتابیں موجود ہیں ۔ تصوف اور سلوک کی کتابیں بھی مہیا ہیں ۔ پھر یہ قادری چشتی اور نقشبندی وغیرہ مختلف فرقے کیوں پیدا ہوئے ؟ اس کا جواب یہ ہے کہ قرآن وحدیث سے استنباط کرنے والے فقہا جس طرح مختلف ہیں ۔ اور کوئی حنفی ہے کوئی شافعی ہے کوئی مالکی اور کوئی تنبلی وغیرہ اسی طرح راہ سلوک طے کرنے والے بھی قادری چشتی
نقشبندی وغیرہ ہیں ۔ ایک بات یاد رکھو ، لوگوں کے مذاق مختلف ہوتے ہیں ۔ ان کے طبائع جدا ہوتے ہیں ۔ کسی کو شوخی اور محبت پسند ہوتی ہے اور کسی کو متانت و سنجیدگی ۔ ہر ایک اپنے ہم مذاق شیخ کو ڈھونڈتا ہے ۔ ولكل وجهة هو موليها .
بعض شيوخ مختلف خاندانوں کے اجازت یافتہ ہوتے ہیں ۔ شیخ ایک خاندان کی تربیت سے فارغ ہونے کے بعد دوسرے خاندان میں بھی بیعت لیتا ہے اور اس کے برکات اور اصولی تعلیم سے بہرہ ور کرتا ہے ۔ ذالك فضل الله يؤتيه من يشاء . ویکھو! یہ اللہ کا فضل عظیم ہے جسے چاہتا ہے دیتا ہے ۔
استغفار تو ہر مسلمان مرد اور عورت کو کرنا چاہئیے ۔ پھر کیا وجہ ہے کہ استغفار پڑھوانے کے لئے کسی مرشد کی ضرورت ہو ؟ ایسے اعتراضات ایسے سوالات قرآن سے ناواقف ہونے پر دلالت کرتے ہیں ۔ قرآن شریف میں ہے ۔ ولوا ولَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنفُسُهُمْ جَاءَ وَلَ فَاسْتَغْفَرُوا الله واستغفر لهم الرسول توجد وا الله تواباً رحيماً ويحو : لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّاباً
رحیما کی علت یا سبب و استغفر لهم الرسول ہے اس سے تو صاف معلوم ہو رہا ہے کہ اکیلے اور تنها استغفار کر لینے سے کام نہیں چلتا کسی روشن دل شخص کی دعائیں لینی چاہئیں ۔ جب تک سرکار پردہ نہیں فرمائے تھے ۔ حضرت خود دعائے مغفرت فرماتے تھے اب جب کہ جاہلوں کی آنکھوں سے پردہ فرمایا ہے تو ان کا جانشین ان کا قائم مقام دعائے مغفرت دے گا ۔ جس کی امید قبولیت ہے ۔
ذرا سوجي الحب فی اللہ بڑی اہم چیز ہے حدیث میں ہے اللہ کے واسطے محبت رکھنے والوں کے لئے نور کا ممبر لگایا جائے گا جس پر پیغمبر بھی غبطہ کریں گے ۔ ہٹ دھرمی چھوڑو ذرا ٹھنڈے دل سے غور کرو کہ مرید اپنے مرشد کو کیوں چاہتا ہے ۔ اللہ کے واسطے چاہتا ہے الحب فی اللہ دونوں
کے درمیان رہتا ہے معلوم نہیں المرء مع من احب وانت مع من احببت جو جس کو چاہے اس کے ساتھ تو جس کو چاہے اس کے ساتھ ۔ قرآن شریف میں ہے و الحقنا بهم ذريتهم اولاد اگر عمل میں کم بھی ہیں تو اللہ تعالیٰ ان کو
ان کے ماں باپ سے ملا دیتا ہے یہ مرید کون ہیں ؟ روحانی اولاد ہیں انشاء اللہ مریدین اپنے مرشد ہے ملحق ہو جائیں گے ان کے ساتھ اٹھیں گے جبال مرشد رہیں گے وہیں مرید بھی رہیں گے ۔ صاحبو ! اس مختصر رسالہ کا مقصد یہ ہے کہ علم تصوف یا علم لدنی کے ذریعہ ہر قادری اپنی زندگی احکام خداوندی اور فرمان نبوی کے مطابق بسر کرے ۔ ہدایت کے لئے شیخ کا انتخاب کرے ،
بیعت کرے ۔ توبہ کرے ، تقویٰ اختیار کرے ۔ مختلف اذکا رو اشغال و اور اد میں مصروف ہو جائے اور ان کے نتائج سے مہرہ ور ہو۔ تصوف یا علم لدنی کا ماخذ حدیث و قرآن ہے جو اصل اصول اور تمام سلاسل کے متفق علیہ ہیں ۔ طریقہ عمل سے ایک سلسلہ دوسرے سلسلہ سے جدا ہوتا ہے ۔ بعض دفعہ شیوخ کے جدا ہونے
طریقے جدا ہو جاتے میں ہیں گو تو ان ان کی کی تعلیم تعلیم آ آپس میں جد ا نہیں ۔ بعض دفعہ متفق علیہ امور میں سے کسی کہ ے ایک امر پر کسی ایک طریقے میں زیادہ زور دیا جاتا ہے اور دوسرے طریقے میں دوسرے امر پر ۔ خوبصورت وہی ہے جو سر سے پاؤں تک خوبصورت ہو ۔ کسی اندھے یا کانے یا کن کئے کو
خوبصورت نہیں کہا جا سکتا اسی طرح شیخ طریقت سب اچھے ہیں سر سے پاؤں تک اچھے ہیں مگر اس کے ساتھ ہی کسی کی آنکھ اچھی ہوتی ہے ۔ کسی کا ہنسنا اچھا ہوتا ہے کسی کی بات چیت اچھی ہوتی ہے ۔ کسی میں شوخی ہے ، کسی میں متانت ۔ اسی طرح کسی میں محبت کسی میں توحید اور کسی میں عبدیت کا زور ہوتا ہے ۔ اپنا اپنا ذوق ہے اپنی اپنی پسند ہے ۔ اعتقاد صحیح ، تهذیب نفس اور دوام حضور تمام
سلاسل کا متفق علیہ ہے ۔ تہذیب نفس کے لئے سب سے پہلے تو بہ ہے ، پھر تقویٰ پھر تو کی ، پھر صبر پھر سلیم و رضا ہے ۔ تہذیب نفس کے بعد فنائے افعال ، پھر فنائے صفات پھر فنائے ذات ہے اور آخر میں عبدیت -
تو به بندہ جب خد کا راستہ چلنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی گذشتہ عظمت ، اپنی بے حکمی و نافرمانی پر نادم ہوتا ہے اور خدائے تعالیٰ سے معافی مانگتا ہے ۔ اور خدا کی طرف رجوع کرتا ہے دل۔ میں عزم بالجزم کرتا ہے اور منہ سے اقرار کرتا ہے کہ میں آیندہ خدائے تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کروں گا ۔ اگر دوسرے بندگان
خدا کے کچھ حقوق اس نے ضائع کئے ہیں تو اس کی تلافی کرتا ہے ۔ جن چیزوں کی تلافی نہیں ہو سکتی ان کے متعلق لوگوں سے معافی مانگتا ہے ۔ یہ ہے تو بہ کی حقیقت - ان الله يحب التوابين تو به دل کی صفت ہے ۔ رجوع الی اللہ ہوتا ہے ۔ تو یہ ہاتھوں کی صفت تو ہے ہی نہیں کہ ان کو رخساروں پر مار لیا اور سمجھ لیا کہ میں نے توبہ کرلی ۔ توبہ کا اثر کیا ہے ؟ النائب من الذنب كمن لا ذنب له.
الحديث ، وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوبة عن عباده ويعفوا عن السيئات ( القرآن ، توبہ سے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے آج ہی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہو ۔ یہ بات یاد رکھو کہ انسان روح و تن کے مجموعے کا نام ہے ۔ تن کی اصلاح شریعت و طریقت سے ہوتی ہے ۔ روح کی اصلاح حقیقت اور معرفت سے ہوتی ہے ۔
ظاہر ہے کہ جسم اپنے حوائج کو طلب کرے گا۔ کھانا، پینا ، کپڑے پہنا ۔ ہیوی کا حق ادا کرنا ۔ غور کرو جسم گھوڑا ہے ۔ گھوڑے کو دانہ چی کو دانہ چارہ نہ ڈالو گے تو وہ بیٹھ جائے گا ۔ زیادہ کھلاؤ گے تو شریر ہو جائے گا ۔ شہ سوار کو چاہیے کہ گھوڑے کو کھلانے پلائے اور اس کو دوڑائے آرام طلب ہونے نہ دے ۔ مگر اس کے آرام کا خیال بھی رکھے ۔ کھانے پینے سے مست ہو کر دولتیاں جھاڑنے لگے ۔ بک کرنے
لگے ۔ کاٹنے کو دوڑنے لگے تو اس کا دانہ چارہ کم کر دے اور کاوے دے دے کر اس کو تھکا تھکا کر راستی پر لائے ۔
صفحہ 12 (اسکین nizamul-12.jpg)(2. Tawbah — Contentment vs Greed & The Gateway to Taqwā)
یاد رکھو ، تھوڑے کھانے پر راضی ہونا قناعت ہے ۔ زیادہ طلبی حرص ہے ۔ آرام طلبی سے انسان کاہل اور بے کار ہو جاتا ہے ۔ بعض برے کاموں کا ارادہ کرتا ہے ۔ توبہ کے بعد دوسرے خواہشات نفسانی اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں اور جس چیز کو ترک کر دیا تھا پھر اس میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں ۔ برے کاموں کو کرنے نہ دینا تقویٰ ہے ۔ لہذا تقویٰ کی ضرورت ہوئی ان الله .
المتقين - يحب واضح رہے کہ گناہ گار ڈرتا ہے ۔ یہ خوف ہے اور نیک لوگ اللہ کے جلال و کمال سے مرعوب ہوتے ہیں ۔ یہ خشية الله ہے ۔ یعنی بے گناہ کا خدا سے ڈرنا نعم العبد صهيب لولم
يَخِفِ الله لم يعصم صہیب کیا اچھا آدمی ہے کہ اگر اس کو خدا کا خوف بھی نہ ہوتا تو کبھی خدا کی نافرمانی نہ کرتا ۔ صحیب کی فطرت ایسی اعلیٰ ہے کہ وہ نافرمانی کر نہیں سکتا ۔ جب خیر خدا کے ہاتھ میں ہے تو غیر سے امید رکھنا لا یعنی حسرت نمک حرامی آقا کی
غیر سے عرض حاجت ہے مسلمانوں کا ایمان بین الخوف والرجاء رہتا ہے مگر جوانوں کو گناہوں سے ڈرانا چاہئیے اور بوڑھے آدمیوں کو خدا کے رحم کی امید دلانا چاہئیے کہ وہ خوشی خوشی اپنی جان اپنے مالک کے نذر کردیں ۔
صفحہ 13 (اسکین nizamul-13.jpg)(3. Taqwā — Restraint in Food, Sleep, and Speech)
تقوی یاد رکھو : تقوے کی ابتداء توبہ کرتے ہی شروع ہو جاتی ہے ۔ ہر ایک چیز جس سے نقصان ہو اس سے بچنا لوازم تقویٰ سے ہے کم کھانا ، کم سونا کم بولنا ، بے کار گفتار ، لوگوں کی برائیوں کا رونا ، دوسروں کی تنقید کرنا ۔ اور اپنی تنقید بھول جانا - حماقت کے سوا کیا ہے ۔ صوفی ابن الوقت
ہوتا ہے ماضی گیا ۔ مستقبل ناقابلِ اعتماد، اب تمہارے ہاتھ میں کیا ہے ؟ ایک حال ہے اور اس پر تمہارے حسن و قبح کا مآل ہے ۔ وقت آتا ہے تو کام ساتھ لاتا ہے ۔ آج کا کام کل پر ڈالو گے تو کل کا کام کب نکالو گے ۔
کام کرو یا کاج کرو❖جو کرنا ہے آج کرو
تقویٰ کیا ہے ؟ ہر اس چیز سے کہ نقصان پہنچاتی ہے پر ہیز کرنا ۔ ترک واجب بھی گناہ ہے اور ارتکاب حرام بھی گناہ ۔ ان دونوں سے پر ہیز کرنے کی ضرورت ہے ۔ انسان کی بہت سی
حاجتیں اور بہت سے مقاصد میں اپنی سعی اور کوشش کو موثر سمجھنا غلطی ہے ۔ اپنے حاجات کے پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے ۔ کہیں تو تو کل ہے ۔ کام نہ کرنے کا نام - تو کل نہیں ہے یہ تو آرام طلبی ہے اور اپنے ہاتھ پاؤں کو اپنی قوتوں کو جو خدائے تعالیٰ کے عطایا ہیں .
بیکار کر دینا ہے اور عطایائے الہی کی سخت ناقدری ہے ۔
صفحہ 15 (اسکین nizamul-15.jpg)(4. Proximity of Obligations & Supererogatory Acts)
مين اللهم اني استخیرک جو حصن حصین میں ہے ۔ اللہ ان کے دن بھر کے کام اپنی مرضی کے مطابق کر دیتا ہے ۔ بعض لوگ ہر کام پوچھ پوچھ کر کرتے ہیں اور یہ پڑھتے ہیں اللهم خرلی و اختر لی شروع شروع استخارہ کے بعد جو الہام ہوتا ہے اس پر کسی بات پر دل قائم نہیں ہوتا چند ہی روز کے بعد
خدائے تعالیٰ کے پاس سے جو جواب آتا ہے ۔ الہام آتا ہے معلوم ہونے لگتا ہے ۔ تیز ہونے لگتا ہے تو وہ حضرات اپنے تمام کام کو تحت امر رکھتے ہیں ۔ یاد رکھو ، فرائض اور محرمات میں استخارہ درست نہیں کیونکہ وہ معصوم کے احکام ہیں ۔ تمھارے الہام و کشف کو قرآن اور حدیث پر پیش کرو ۔ جو موافق ہو کرو ۔ جو نا موافق ہو نہ کرو ۔
اگر کشف میں عالم مثال میں کوئی حکم دیا جائے ۔ دیکھو یہ حکم ہے کس کا چونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت میں شیطان نہیں آسکتا اس واسطے حضرت کے دیئے ہوئے حکم واجب استعمیل ہیں مگر ہوشیار : منصوص کے مقابلے میں اجتہادی حکم ناقابل قبول ۔ اگر کسی جلالی کیفیت اور حکم سے مجبورا کام کرنا پڑا تو فوراً تو بہ کرو - استغفار پڑھو - شوخ طریقت میں سے ان حضرات کا حکم جو
فنافی الرسول ہو چکے ہیں کوئی حکم دیں تو وہ حضرت ہی کا حکم سمجھا جائے گا ۔ بعض ایسے نادان ہیں وہ کہتے ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی چالیس سال کی عمر کے وقت جیسی شکل مبارک تھی اس شکل مبارک کے ساتھ کوئی حکم دیں تو البتہ قابل قبول ہے ۔ ورنہ نہیں ۔ بعض حضرات فرماتے ہیں کہ اگر مرید مخلص ہے تو پوری توجہ سے حکم حاصل کرتا ہے وہ
اس کے لئے ہے ۔ پیر من خس است ، اعتقاد من بس است وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سبلنا . بعض وقت ایسا بھی ہوتا ہے کہ آدمی ہو شیار ، اور ہاتھ پیر ہیں کہ اس کے اختیار میں نہیں ۔ ایک جگہ جانا چاہتا ہے اور دوسری جگہ پہنچ جاتا ہے ۔ بعض دفعہ ایسا بھی ہوتا ہے ۔ بات منہ سے نکل
جاتی ہے ۔ ہاتھ سے کام ہو جاتا ہے اور اسے خبر نہیں ۔ سونچ کر کام نہیں کرتا ۔ کام کرنے کے بعد سمجھتا ہے ۔ یہ خدائی راستے ہیں صراط مستقیم پر قائم رکھنا صرف خدا کا کا خدا کا کام ہے اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ صصِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِم مِنَ النَّبِيِّنَ وَالصَّدِيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسْنَ
صفحہ 16 (اسکین nizamul-16.jpg)(4. Proximity of Acts — Stations of the Qādiriyyah Path)
أولئك رفيقاً حسرت ہاتھ میں ان کے ہاتھ دونوں جگت میں ساتھ پھر ڈر کا ہے کا قادریہ طریقے کے لوگ کتنے قسم کے ہوتے ہیں ؟ بعض دلوں میں خواہشات رکھتے ہیں اور
کس چیز کی کمی ہے مولا تری گلی میں❖دنیا تری گلی میں عقبیٰ تری گلی میں
کیا حسن و عشق کا ہے چرچا تری گلی میں❖مجنوں تری گلی میں لیلیٰ تری گلی میں
(حسرتؔ صدیقی)
یہ لوگ بھی قادری ہیں مگر قرب نوافل والے ، اور بعض جو دل میں کوئی خواہش نہیں رکھتے ، نہ خیر کی طلب نہ رفع شر سے مطلب ۔ ان کے پیش نظر کن کالمیت فی ید الغسال ایسا ہو جاؤ جیسے مردہ نہلانے والے غسال کے ہاتھ میں ۔ او کالكرة تحت صولجان الفارس یا گولے کی طرح شہسوار کے ڈانڈ کے نیچے ، بیاٹ کے نیچے۔ ضرب پڑتی ہے بیسیوں گز دور جا پڑتا ہے مگر فتح اور
گول انهی ضربات ضربات سے ہوتا ہے او کالولد الرضيع في حجر ظئره يا شير خوار : یا شیر خوار بچہ دودھ پلانے والی دایا کے گود میں ۔ دایا کھلاتی پلاتی ہے ۔ کپڑے ناپاک ہو جاتے ہیں تو نہلاتی دھلاتی ہے ۔ بچہ چلاتا ہے تو کب چھوڑتی ہے پاک و صاف کرے گی تو ماں باپ کے گود میں دے گی ۔ یہ لوگ قرب فرائض والے قادری ہیں ۔ غوث پاک کو اپنے متوسلین کو کچھ دینا ہوتا ہے تو ان کے ہاتھ سے دلواتے
ہیں ۔ یہ ہیں پکے قادری اور جانشین غوث ۔ ایک بات یاد رکھو ۔ احادیث سے معلوم ہوتا ہے کہ قرب نوافل والوں کے خدائے تعالی ہاتھ پاؤں بن جاتا ہے یعنی ان کے حاجات کو پورا کرتا ہے اور قرب فرائض والے کوئی خواہش نہیں رکھتے ۔ اس واسطے اللہ کو کچھ دینا یا کام کرانا ہوتا ہے تو ان کے ہاتھ سے کراتا ہے یہ لوگ خدائے تعالیٰ کے ہاتھ
پاؤں بن جاتے ہیں ۔ بے غرض جیتے ہیں ۔ بے ارادہ چلتے پھرتے ہیں ۔ دوسروں کے پاس حرکت میں برکت ہے ، اور ان کے پاس سکون میں راحت ہے عزت ہے ۔
ابتلاء یہ یاد رکھو کہ اگر کوئی خدائے تعالیٰ پر پورا بھروسہ اور اعتماد رکھتا ہے تو وہ بغیر وسائل کے بھی دے سکتا ہے ۔ توکل کرنے والے کے تمام کاموں کو خدائے تعالی پیدا کر دیتا ہے ۔ جہاں کوئی خواہش دل میں پیدا ہوئی خدا نے اس کو پورا کر دیا ۔ جب اللہ تعالیٰ ملاحظہ فرماتا ہے کہ اس کے خیالات
درست اور خدا پر اس کا اعتقاد قوی ہے اور بندہ اس کی فرمانبرداری کر رہا ہے اور اس کے حکم کے مطابق چل رہا ہے تو اب اس کا امتحان شروع ہوتا ہے ۔ دنیا تمام دشمن ہو جاتی ہے ۔ اور اس کو اللہ تعالیٰ مصائب ، امراض ، فاقے اور احتیاج میں مبتلا کرتا ہے اور فرماتا اور الہام کرتا ہے کہ تم کو میری اطاعت کرنی چاہئیے نہ کہ مجھے تمہاری اطاعت ۔ بیوی عیش و عشرت اور اچھا کھانا پینا مانگتی ہے ۔ ایک طرف
سے مفلسی آتی ہے اور ایک طرف سے امراض ۔ یہ حالت بڑی ناگوار ہوتی ہے ۔ اور اس وقت صبر کی ضرورت ہے ۔ تکلیفات اور مصائب کو بادل ناخواستہ برداشت کرنے کا نام ہی تو صبر ہے ان اللہ مع الصابرين - اس زمانے میں دل و خیال کا نقطہ 1 کا نقطہ اعتدال پر رکھنا مردان خدا کا کام ہے دیکھو ! پارہ ۹۸ ۱۷۲ پر رہے ہے نہ نہ کمی ہو نہ زیادتی ۔ زیادتی ہو جائے تو بخار کمی کمی : ہو جائے تو ضعف و ناتوانی اهدِنا
الصراط المستقيم - سيدها راسته . راستہ ایک ہی ہوتا ہے اور سب راستوں سے چھوٹا ۔ اس پر جو گامزن ہوتا ہے مقصد تک جلد پہنچ جاتا جاتا ہے ہے ۔ - إِنَّ اللهَ يُحِبُّ الصَّابِرِينَ . بندہ جب مصیبتوں کو و برداشت کرے دل پر کسی قسم کی گرانی نہ ہو ۔ احکام الہی بلا از کار و کراہت قبول کرلے تو اس کا نام تسلیم ہے اور
محبت میں بزرگوں کی تعلیم ہے :
❖ع: تا سر نہ دہم پا نہ کشم از سرِ کویت❖
نامردی و مردی قدمی فاصله دارد بندہ جب تکلیفات برداشت کرنے کا عادی ہو جاتا ہے اور احکام الہی کا عمل کرنا اس پر سل ہو جاتا ہے اور ہر قسم کی تکلیف کو برداشت کر کے اس کا مزہ لیتا ہے جس طرح کڑوی افیون کھانے والا
صفحہ 18 (اسکین nizamul-18.jpg)(5. Ibtilā’ — Patience vs The Sublime Station of Riḍā)
کھاتے کھاتے مزے لینے لگتا اور اس کا لطف اٹھاتا ہے تو اس کا نام رضا ہے و رضوان من الله اكبر خدا کی رضا مندی بڑی چیز ہے ۔ کسی نے حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ کے سامنے بیان کیا کہ حضرت ابو ذر غفاری فرماتے ہیں کہ " میں تکلیف کو سیدھے ہاتھ سے اور راحت کو بائیں ہاتھ سے لیتا ہوں "۔ تو امام عالی مقام نے فرمایا " خدا ابو ذر پر رحم کرے میں توانج و راحت سب کو سیدھے ہاتھ سے لیتا ہوں "
یہ ہے مقام کلتا یمین اللہ یعنی خدا کے دونوں ہاتھ سیدھے ہی ہیں ۔ اب تک ہم نے جو کچھ بیان کیا ہے ۔ وہ فضائل تھے منجیات تھے ان کے مقابل رذائل اور مملکات ہیں ۔ یہ رذائل بعض زبان سے متعلق ہیں جیسے جھوٹ ، غیبت، چغل خوری ، بعض دل سے متعلق ہیں مثلاً تکبر ، عجب یعنی خود پسندی ، حسد یعنی دوسروں کا زوال نعمت چاہنا - ریا یعنی
دکھاوے کی عبادت ۔ بعض اور رذائل ہیں جن کو عامتہ الناس بھی برا سمجھتے ہیں جیسے زنا ، خلاف فطرت تعلقات - قتل نفس - جنگ سے بھاگنا ، شراب خواری ، جوا بازی و غیره - خوب یاد رکھو ، مقوی دوائیں کھلانے سے پہلے حمیدہ ، یعنی پرہیز کی ضرورت ہے ۔ اول ر ڈائل سے اجتناب کرو ، پھر فضائل کا فتح باب کرو ۔ خیر میں ماقل و دل پر اکتفا کرتا ہوں ۔
۔ یہ مت سمجھو کہ ایک بار امتحان میں پاس ہو چکا اب بے فکری ہے نہیں نہیں ، امتحان کا سلسلہ تازیست رہے گا ۔ غفلت کرو گے تو ذلت اٹھاؤ گے ۔ ایک دشمن پہلو میں اور ایک گھات میں بیٹھا ہوا ہے یعنی نفس اور شیطان - دیکھو ان سے ہوشیار ! ان کے کاموں سے خبردار رہو ۔ ان
دونوں دشمنوں سے خدا ہی بچائے تو بچتا ہے ۔ یہ دشمن نفس - سانپ ہے ۔ یہ سانپ سردی کی وجہ سے اکڑا سکڑا پڑا ہوا ہے ۔ جہاں تھوڑی گرمی پہنچی پھن پھیلا کر اٹھ کھڑا ہوتا ہے اور کاٹنے کے لیے تیار ہوتا ہے اس کو مردہ سمجھنا بلاہت ہے حماقت ہے ۔ شیطان ہمارا آبائی دشمن ہے ۔ ہمارے دادا کو جنت میں چین سے نہ بیٹھنے دے کر جنت سے نکلوانے والا اب سہولت سے ہم کو جنت میں جانے
دے گا ؟ ہرگز نہیں ، دشمن بھی کیسا ؟ پڑھا لکھا ، بڑا مکار ، بڑا ہو شیار ، نظر بھی نہیں آتا ۔ انسان کا
خون جہاں جہاں دوڑتا ہے وہاں اس کی رسائی ہے ۔ اب کیا کرو گے ؟ شیطان دربار اپنی کا کتا ہے نایل کو دیکھ کر بھونکتا ہے ۔ پکارو : أعوذُ بِاللهِ مِنَ الشَّيْطَنِ الرَّحِیم اس کتے کا مالک اس کو ڈانٹے دے گا اور تم اس کے شہر سے محفوظ ہو جاؤ گے ۔ نفس جب اس قدر مہذب ہو جاتا ہے تو اس کو فنائے افعال نصیب ہوتی ہے فنائے افعال کی
وادی میں بڑے : بڑے بڑے فنائے صفات و ذات. ذات کے دعویٰ کرنے والے ٹھوکریں کھاتے ہیں اور منہ کے بل گر جاتے ہیں ۔ بغیر تہذیب نفس کے تمام دعاوی فنائیت محمل اور الفاظ بلا معنیٰ ہیں ۔ جب فنائے افعل نصیب ہوتی ہے اور نافع وضا رخدا کے سوا کسی کو نہیں سمجھتا ۔ مخلوقات کے صفات کو بھی کالعدم سمجھتا ہے ۔ چیزوں کو لال ، سبز ، نیلا، پیلا ، اودا دیکھتا ہے مگر غور کرنے
سے اس کو معلوم ہوتا ہے کہ سب آفتاب عالم تاب کے انوار کا انعکاس ہے ۔ سب کے قوتوں کو سب کے صفات کو معدوم سمجھتا ہے اور حقائق اشیاء پر تجلی اسماء وصفات الہی کا پر تو سمجھتا ہے اور اس کا انعکاس محسوس کرتا ہے تب کہیں فنائے صفات نصیب ہوتی ہے ۔ جب اور ترقی کرتا ہے تو اپنی ذات کو بھی معدوم سمجھتا ہے ۔ تم کون ہو ؟ معلوم اپنی یعنی عین ثابتہ پر تجلی اسماء الہی کا انعکاس ہوتا ہے تو
تمہاری صورت نمودار ہوتی ہے ۔ پھر بقاء نصیب ہوتی ہے ۔ -
صفحہ 20 (اسکین nizamul-20.jpg)(6. Khaṭarāt — The Four Types of Inward Thoughts)
خطرات یاد رکھو! سالک جب راہ خدا میں قدم رکھتا ہے اور نیک عمل کا ارادہ کرتا ہے اور ذکر وشفس کے ذریعہ تہذیب نفس کا خواہش مند ہوتا ہے تو اس کے دونوں دشمن یعنی شیطان اور نفس جو گھات میں بیٹھے ہیں اس کو راہ حق سے پھیرنے اور عمل خیر سے روکنے میں کوشاں ہیں ۔ میں خطرات ہیں ۔
یہ خطرات کتنے قسم کے ہیں ؟ خطر سے چار قسم کے ہوتے ہیں (۱) خطرہ شیطانی . اس کا کام ہے خدا سے بد عقیدہ بنانا اس کی یاد سے روکنا اور لہو و لعب میں ایسا مشغول کر دینا کہ خدائے تعالیٰ کی طرف توجہ ہی نہ کر سکے ۔ (۲) دوسرا خطرہ نفس کا ہے ۔ کھانا ، پینا ، پہننا ، شادی کرنا آرام سے رہنا میں اس کا مقصد ہے مگر نفس میں یہ بات بھی ہے کہ اچھی تربیت کرو تو اچھا بھی ہو جاتا ہے ۔
گھوڑا بہت شرارت کرتا ہے پیٹھ پر ہاتھ رکھنے نہیں دیتا بڑی مشکل سے اس کو سدھاتے ہیں تو پھر وہ بگل پر تمام کام کرتا ہے ۔ آپ زبر دستی کر کے پچھلی رات کو اٹھا کرو چند روز کے بعد پچھلے سے خود بخود نیند اچٹ جائے گی اور وہ کام کرنے کو تیار ہو جائے گا ۔ شیطان کے اور نفس کے خطرات کی وجہ سے نفس امارہ پیدا ہوتا ہے (۳) تیسرا خطرہ ملکی ہے وہ برائیوں سے روکتا ہے ۔ بھلائی کو بھلائی
اور برائی کو برائی دکھاتا ہے ۔ یہ خطرہ مکی ہے ۔ اس کے بعد وہ نفس لوامہ ہو جاتا ہے ۔ (۳) چوتھا خطرہ خدا کے پاس کا ہے ۔ خطرہ رحمانی ہے ۔ معارف النیہ سے مالا مال کر دیتا ہے اس وقت نفس مطمئنہ بن جاتا ہے ۔ ایک بات یاد رکھو ، خطرہ وہ ہے جو آئے اور چلا جائے ۔ جب کسی چیز کا پختہ ارادہ
کر لیتے ہیں ، وہ خطرہ نہیں رہتا عزم ہو جاتا ہے ۔ خطرہ قابل معافی ہے لیکن عزم ناقابل معافی ۔ اگر ایک شخص نے کسی برے کام کا پختہ ارادہ کر لیا مگر کچھ واقعات ایسے مانع آگئے کہ اس کا ایسا ارادہ عملی صورت نہ لے سکا یہ عزم ہے جو گناہ ہے اس پر سزا ہوگی مگر فعل بد سے کم ۔ یوں تو صبح سے شام تک اچھے اور برے دونوں قسم کے خیالات آتے بھی رہتے ہیں اور جاتے بھی رہتے ہیں ۔ ان پر کوئی
مواخذہ نہیں ہوتا عزم پر باز پرس ہے نہ کہ خطرہ پر ۔
دفع خطرات آخران خطرات کو کس طرح دفع کیا جاسکتا ہے ؟ دفع خطرات کے سلسلے میں ایک اہم اصول ، نظر بر قدم ، خلوت در انجمن ہے ۔ ہمیشہ نیچی نگاہ رکھو ۔ ادھر ادھر نہ دیکھو انسان کی صورت میں بڑی دلکشی ہے جس کو دیکھو گے اس کی صورت آنکھوں سے دل میں آجائے گی ۔ چو طرف دیکھتے رہو گے تو
دل پریشان ہو جائے گا خاطر جمعی کہاں سے حاصل ہوگی ۔ انسان کی صورت آفت ہے قیامت ہے ۔ فقیر کہتے ہیں انسان کا سر تصویر رحمن ہے ۔ سیع صفات اسی میں ہیں ۔ حیات اسی میں ہے ۔ علم اسی میں ہے ۔ سب تو سب انس و محبت بھی اس میں ہے ۔ یہ آنکھیں بڑی شکاری ہیں ۔ یہ سرخ ڈورے کیا ہیں ایک جال ہے کہ بچھا ہوا ہے ۔ (حضرت)
لال ڈورے میں بند پائے نظر❖صید کرتی ہیں یار کی آنکھیں
چند روز اپنی نظر کی حفاظت کرو اور دوسروں کی نظر سے بچو ۔ جب دل ایک نقطہ پر قائم ہو جائے تو پھر کوئی خطرہ نہیں۔
ہو جائے گا ۔ حقیقت سامنے آجائے گی ۔ پھر کوئی چیز ضرر رساں نہ ہوگی ۔ غیر یت نہ رہے گی تو پریشانی کیوں کر آئے گی ۔ جس کو دیکھو گے عینیت کی عینک سے دیکھو گے ۔ سنرِيهِمْ آیا تنافی الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِم . دیکھو! ایک اور چیز ہے قسم قسم کے کھانے نہ کھاؤ ۔ یہ کھانے کی رنگا رنگی خیالات میں
پراکندگی لاتی ہے ۔ مرکب کھاؤ گے تو توحید کہاں سے پاؤ گے ۔ پلاؤ خود مرکب ہے اس کے ساتھ شیریاں . قورمه . دم کا گوشت ، تلا ہوا مرغ ، تلی ہوئی مچھلی ، سموسے ، کباب ، مرچ کا سالن دم کے بیگن ، دوسری طرف انڈوں کے لوز ، سویوں کا مز عفر ، فیرنی پڈنگ ، خوبانی کا میٹھا ، آخر کیا ہے ؟ کھاؤ کھاؤ پیٹ بھرنے کو آگیا ہے بس نہیں ہوتا ۔ نورتن چکھو ، لیمو کا اچار چاٹو ۔ آخر کتنا کھاؤ گے ۔ پیٹ میں کچھ
سانس لینے کے لئے تو جگہ چھوڑو ۔ ایک صاحب سے کہا گیا ۔ کھانا بہت کھائے ہو چورن کھالو جواب دیتے ہیں چورن کے لئے جگہ ہوتی تو میٹھا یا اعظم شاہی نہ کھاتا ۔ ایک خدا کے بندے کے سامنے جو ہمیشہ ابلے ہوئے گوٹر سے افطار کرتے تھے ان کے کسی
دوست کی خاطر ابالتے وقت تھوڑا سا نمک ڈال دیا گیا ۔ جب ان کے سامنے پیش کیا گیا چکھتے ہی پھینک دیا اور اٹھ کھڑے ہوئے۔ فرمایا جس کی زبان کو یہ مزہ لگا ہو وہ خدا کی کیا یاد کرے گا۔ عمل کرو عمل ! باتوں سے کیا ہوتا ہے عمل سے ساری عزت ہے ❖ عمل ہو کیونکر قیمتی یار عمل کے ساتھ عنایت ہے
(حضرت) دفع خطرات میں یہ بھی ایک مجرب صورت ہے کیسا ہی بے ضرورت خیال آئے ۔ بے وقت آئے محمل سے محمل خیال آئے موافق خیال کو ایجابی طور سے طلب کرو اور برے خیال سے بچانے کی دعا کرو کیونکہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُم اور الدعاء مخ العبادة
ہمارے جمال اللہ نے یاد فراموش باندھا تھا ۔ آپس میں بیٹھے ہوئے بات چیت کرتے کام کاج کرتے ان میں سے ایک صاحب اللہ پکار کر بولتے جن کا دل حاضر ہے وہ الحمد للہ کہتے ۔ جن سے فراموشی ہوئی ہے وہ استغفر اللہ کہتے ۔ اس یاد فراموش کے معاہدہ سے نہ صرف دوام حضور کو مدد ملتی ہے بلکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے تمہارا کام اللہ فی اللہ ہو جاتا ہے ۔
علاوہ ازیں دفع خطرات کے مزید مجرب طریقے درج ذیل ہیں ۔ (1) جب خطرات کثرت سے آئیں تو حالت کو بدلو یعنی بیٹھے ہوئے ہو تو کھڑے ہو جاؤ کھڑے ہو تو چلو یا بیٹھ جاؤ اس کا اصل اصول حرکت ہے ۔ (۲) جب تمہارے دل میں کوئی خطرہ آئے خیال میں اس سے بھاگو تھوڑی دیر میں خطرہ پیچھے
رہ جائے گا اور تم شکل جاؤ گے اور اس سے رہائی پاؤ گے ۔ یا خطرہ مجھ سے بھاگ رہا ہے عالم تخیل میں سمجھو اس سے بھی خطرہ رفع ہو جائے گا ۔ (۳) کوئی خطرہ آئے تو تم کہو کہ آپ ہم کو پریشان کریں گے تو پھر ہم کو پناہ کہاں ملے گی ۔ (۴) ہوں ہوں بول کر سانس کو زور زور سے باہر کی جانب چھوڑو ۔
( ه ) جب خطرہ آئے تو بعض لوگ یہ کہتے ہیں ۔ اچھا آپ تشریف لائیے ؟ آپ لاکھ صورتیں بدل بدل کر آئیں تو کیا میں ضرور آپ کو پہچانتا ہوں ۔ اصل وجود آپ ہیں ۔ بد کون ہے اور نیک ہے کون تو در برشان با کمالی جس رنگ میں آؤ کچھ نہیں ہے پروا اس ناز و ادا سے تم کو پہچانتا ہوں (حضرت)
(1) اس آیت کے پڑھنے سے بھی خطرات کم ہوتے ہیں إِن يَشَا يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقٍ جَدِيدٍ وَمَا ذَالِكَ عَلَى الله بعزیز یہ آیت نماز میں بھی پڑھی جائے تو نماز خراب نہیں ہوتی ۔ (4) قُلْ كُلِّ مِّنْ عِنْدِ الله رحنا (۸) الَّذِينَ آمَنُوا وَتَ ن آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللَّهِ الَّا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمِسُ الْقُلُوبُ پڑھ
کر اللہ اللہ کا عرب دل پر لگانا ۔ (۹) یا قھار کے پڑھنے سے وساوس جل جاتے ہیں مگر کسی سے اجازت لے کر پڑھنا چاہئیے ورنہ اختلاج ہوتا ہے فقیر اس نام پاک کو ایک کروڑ دفعہ سے زیادہ پڑھا ہے ۔ (۱۰) یا خلاق . يا فعال - يا مصور - يا قهار هنا -
(1) اکثر لکھے پڑھے حضرات کو تخیلات کی بری عادت رہتی ہے ۔ اپنی ساری عمر کا اجمالا . آئیندہ دو روز کا اقلا ، تفصیلی نظام العمل دل میں تیار کر لینا چاہئیے ۔ جب تصفیہ شدہ مسئلہ کا دوبارہ خیال آجائے تو دل میں یہ کہنا چاہئیے کہ پہلے اس کا تصفیہ ہو چکا ہے بے فائدہ پھر وہی خیال کیوں آیا ؟ (۱۲) جہاں کوئی خیال آئے کہ مجھے یہ چاہیے اور میں اس امر کو اس طرح حاصل کرلوں گا تو
فوراً اس کو دعا میں متبدل کرلے اور کسے کہ مجھے یہ چاہئیے میں اس کو اس طرح حاصل کرنا چاہتا ہوں ۔ تو وہ شئے مجھے عطا کر ۔ اور اس کے حصول میں تو میری رہنمائی کر ۔ بس جتنا سوچنا چاہتے ہو ۔ سوچا کرو تمہارے تخیلات دعا میں متبدل ہو جائیں گے ۔ دعا مخ العبادة ہے ۔ بھلا شیطان اس کو کیونکہ روا رکھے گا فوراً خطرات بند ہو جائیں گے شیطان کا مقصد تو یاد اپنی سے روکنا اور تضیع اوقات اور بربادی
عمر ہے ۔ فوراً جھلا کر چھوڑ دے گا اور دوسری تدبیر سونچے گا ۔ (۱۳) مگر سب طریقوں سے بہتر وہ طریقہ ہے کہ جس کی تعلیم خدا نے دی ہے اور وہ استعاذہ ہے ۔ استعاذہ دعا ہے اور دعا مخ العبادۃ ہے ۔ بندے ہو تو اپنی کسی قوت پر اعتماد نہ کرو لا حول ولا قوة الا بالله . اپنے مالک کی پناہ میں آجاؤ ۔ وہ تم کو بالکل کافی ہے ۔ وہی مستجیب الدعوات ہے وہی
کافی السمات ہے ۔ اس سے بغاوت ، اس کی عدول چکمی کو چھوڑ کر اس کے دامن رحمت میں پناہ لو گے تو تم کو کون ستا سکتا ہے ؟ ففرو آلی اللہ تم کو کون گمراہ کر سکتا ہے ؟ وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لنهدينهم سبلنا .
صفحہ 24 (اسکین nizamul-24.jpg)(8. Chillah-Kashī — The Sunnah of Cave Hira & Seclusion)
چله کشی ابتدائے وحی کے زمانے میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم " غار حراء " میں تشریف رکھتے اور ایسا تو شہ ساتھ لے جاتے جو آٹھ آٹھ دن خراب نہ ہوتا ظاہر ہے کہ آٹھ دن تک خراب نہ ہونے کیا چیز گوشت گھی نہیں ہو سکتی اس سے ترک حیوانات جلالی و جمالی نکلتا ہے ۔
چلہ کیا ہے ؟ اعتکاف ہے رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم رمضان شریف میں اعتکاف بیٹھتے تھے ۔ حضرت کی بعض بیویاں بھی اعتکاف بیٹھتی تھیں ۔ ہمارے بعض بزرگ لوگ اعتکاف کے ساتھ صوم مریم بھی رکھتے ہیں یعنی دن بھر بحالت روزہ کسی سے بات نہیں کرتے ۔ ذکر یا علیہ السلام بھی اعتکاف بیٹھتے تھے ۔ اور مقبولیت کے واسطے کسی سے بات نہیں کرتے تھے ۔ موسیٰ علیہ
السلام کے حالات میں یہ بھی ہے کہ چالیس راتوں تک موسیٰ علیہ السلام اپنے بعض اصحاب کے ساتھ چلہ بیٹھتے تھے وَإِذْ وَاعَدْنَا مُوسَى اَربَعِينَ لَيْلَةً اس سے اعتکاف کے لئے چلہ کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ پھر بعض حضرات ایک ہفتہ ، دو ہفتہ ، تین روز اعتکاف بیٹھتے ہیں اعتکاف ایک دن کا بھی ہو سکتا ہے ۔ اعتکاف کے لئے حنفی مذہب میں روزہ رہنا اور مسجد ہونا ضروری ہے ۔ شوافع کے پاس
تو تھوڑی دیر کے لئے بھی اعتکاف ہو سکتا ہے مسجد میں سب جاتے ہیں ۔ گھنٹہ دو گھنٹے کے لئے اعتکاف کی نیت کر لیں تو اس میں کیا برائی ہے ۔ اعتکاف میں آدمی ہمہ تن عبادت کی طرف متوجہ رہتا ہے اور اس کا خیال ایک نقطہ پر قائم ہو جاتا ہے کامل توجہ عبادت کی جان ہے ۔
۔ ہمارے زمانے میں بھی خدا کے خاص بندے دو تین مہینے اعتکاف میں گزارتے ہیں اور صوم مریم بھی رکھتے ہیں ۔ منتشر خیالات سے اور بغیر دل جمعی کے عبادت کرنے سے کوئی معتدبہ فائدہ نہیں ہوتا ۔ بہرحال فرشتوں سے مشابہت پیدا کرنا ۔ یعنی باتیں نہ کرنا ۔ حیوانی غذاؤں سے پر ہیز
تصور شیخ صاحبو ! حضرت امام حسن مجتبی رضی اللہ عنہ ، ہند ابن ابی ہالہ کے پاس تشریف لے گئے ان سے پوچھا کہ ماموں ماموں رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کا حلیہ کیسا تھا فرمائیے تا کہ آپ کے تصور سے میں وابستہ ہو جاؤں امام . امام کے الفاظ میں لا تعلق به .
بابه شوخ طریقت کے پاس تصور شیخ بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ خوب خیال کرو کہ شیر کے تصور سے بہت ، عورت کے تصور سے محبت پیدا ہوتی ہے ۔ آدمی کو عورت ہی کے تصور سے احتلام ہوتا ہے ۔ دیکھو انسانی جسم پر خیال کا کتنا بڑا اثر ہوا ۔ مرشد کا تصور آئے گا تو ادب اور
لجمعی کو اور ان اسرار کو جو مرشد میں موجود ہیں لے کر آئے گا ۔ اور اس سے عظیم الشان فائدہ ہوگا ۔ مرشد عالم شہادت کا ہے ۔ ناسوت کا ہے اس کو ہمیشہ دیکھتے ، ، اس کو ہمیشہ دیکھتے رہتے ہیں ۔ اس کی صورت کا جم جانا آسان ہے ۔ تصور شیخ سے عالم مثال جلد کھلتا ہے ۔ بعض حضرات یا علیم یا خبیر یا سمیع یا بصیر پڑھتے ہیں اور بعض یا خلاق یا فعال
یا مصور اور بعض قوی مقتدر اور بعض قدیر مقتدر اور بعض إِنْ يَشَأْ يُذْهِبْكُمْ وَيَأْتِ بِخَلْقِ جَدِيدٍ وَمَا ذَلِكَ على الله بعزیز اور اپنے خیال میں میں کا کسی اہم مقام کو آتے جاتے پڑھتے پڑھتے : ہیں ۔ آنے جانے کے وقت سیدھے بائیں جو مکانات اور بازارات واقع ہیں ان کی طرف آنکھیں میچ کر التفات کرتے جاتے ہیں ۔
بعض نادان تصور شیخ کو شرک، کفر، خدا جانے کیا کیا کہتے ہیں ۔ ان نادانوں کو عبادت کے معنی بھی معلوم نہیں ۔ عبادت خدا کی ہوتی ہے واجب التعظیم حضرات کی تعظیم ہوتی ہے نہ کہ عبادت - بعض لوگ جن کو شیخ کا تصور بہ سہولت نہیں جمتا ان کو جو صورت نظر آئی سمجھتے ہیں کہ
شیخ ہی کی صورت ہے یہ شیخ کا انبساط وجود ہے ۔ نادانوں کی سمجھ میں آئے نہ آئے ہم کو اپنا کام کرنا چاہئیے
صفحہ 26 (اسکین nizamul-26.jpg)(9. Taṣawwur-e-Shaykh — The Law of Love & Spiritual Bond)
آئین محبت ہے عشاق کی عادست ہے + ہر ایک کی سن لینا اور دل کا کہا کرنا صاحبو، ایک بات یاد رکھو کہ لفظ کے ساتھ معنی اور معنی کے ساتھ مصداق اور مصداق
آتا ہے دوست کا نام سنو گے تو خوشی کا جذبہ پیدا ہوگا اور دشمن کا نام لیں گے تو غصہ کا کے ساتھ خیال آتا ۔ جذبہ پیدا ہوگا ۔ صاحو : اهدنا الصراط المُستَقِيمَ صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ .
م صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ اس کا فرد اعلی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو ان کا خیال اور ان کی صورت ضرور ذہن میں آئے گی ۔ اسی طرح السلام عليك أيها النبی کہیں تو ضرور حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کا خیال اور صورت ذہن میں آئے گی ۔ ایک ظالم گستاخ لکھتا ہے کہ نماز میں رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کا خیال آنا زنا اور چوری
کے خیال سے بدتر ہے ۔ قبر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی صورت دکھائی جاتی ہے اور مسلمان کے لئے نورِ ایمان اشارہ کر دیتا ہے یہ تو ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہیں ۔ اگر چہ وہ علیہ مبارک سنا بھی نہ ہو مگر دل کی تصدیق اور حضرت کی محبت چراغ معرفت اور ہدایت ہو جاتی ہے حضرت کو دنیا میں ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے بھی دیکھا ہے اور ابو جہل نے بھی حضرت ابو بکر
صدیق کو کبھی شک نہیں آ یا اور ابو جہل کو کبھی یقین نہ آیا ایمان اور دلی محبت بڑی چیز ہے ۔ اس سے یقین کا ہونا لازم ہے اللہ ہم کو ایمان اور یقین صادق عطا کرے ۔ آمین شیخ کے تصور سے مقصود ، خیال کا ایک نقطہ پر قائم ہونا ہے ۔ حسب ذیل اذکار سے بھی فائدہ ہوتا ہے ۔ یا عليم يا خبير يا سميع يا بصير - جب یا علیم پڑھو تو ام الدماغ کی طرف توجہ
کرو کیونکہ وہی مرکز علم ہے تاکہ عالم بالا کا علم تمہارے دل میں جائے گزین ہو ۔ یا خبیر پڑھو تو اپنے دل کی طرف یا وسط سینہ کی طرف متوجہ ہوتا کہ تم کو ساری دنیا سے باخبری ہو جائے اور یا سمیع پڑھو تو اپنے دونوں کانوں کی طرف توجہ کرو ۔ تمہاری سماعت قوی ہو جائے گی اور عالم علوی سے کیا بات آتی ہے اسے سنو گے نہ صرف یہ بلکہ تمہاری ظاہری سماعت بھی قوی ہو جائے گی اور جب یا
بصیر پڑھو تو آنکھوں پر زور ڈالو اور کھولو تو وہ دیکھو گے جواب تک دیکھتے نہ تھے ۔ بے صورت مثالی برقعہ مین کر تمہاری آنکھوں کے سامنے آجائے گا ۔ لوگوں کے خطرات سے واقف ہو جانا اور دور دور کی چیزیں دیکھنا تو یہ سب تو ادنی درجہ کی باتیں ہیں ۔
صدیقی متعلقین کو چاہئیے کہ آنکھیں بند کر کے تصور میں ملک پیسٹھ آئیں راستے میں جو جو گھر پڑتے ہیں ان سب کو دیکھتے جائیں اور جس کی قبلہ عالم تک رسائی ہو وہ قاضی پورہ تک جائے اور قدم بوس ہو کر واپس ہو جائے ۔ متقی پرہیز گاروں کو چاہیے کہ مکہ معظمہ کو جائیں اور کعبتہ اللہ شریف کی طرف دو رکعت نماز پڑھ کر واپس ہو جائیں ۔ عاشقان محمدی کو چاہیے اس مصلے پر جہاں حضرت نماز
پڑھا کرتے تھے اور جہاں ایک چھوٹی سے کمان ہے ۔ یہ تصور کریں کہ حبیب خدا صلی اللہ علیہ و سلم جان مبارک سے دیکھ رہے ہیں۔ دو رکعت نماز پڑھیں اور نماز کے بعد حضرت پر صلوۃ و سلام پڑھ کر واپس ہو جائیں ایک شریف اور مدینہ شریف کے بڑے نقشے ملتے ہیں اس کو بار بار دیکھنے سے اس کام میں مدد ملتی ہے ۔ تصور جمانے کے وقت یہ خیال کرو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے ایک تیز روشنی سرچ
لائٹ کے جیسی رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کے قلب مبارک میں کھینچ رہی ہے اور وہاں سے شیخ کے دل میں جارہی ہے ۔ شیخ کے دل میں سے میرے دل میں کھینچ رہی ہے اس روشنی کو پوری توجہ سے اپنے دل کی طرف ھیچو ان کو برے خیالات مت سمجھو یہ باب فتوح ہے ترقی کرتے ہیں تو عجیب و غریب تماشے دکھاتے ہیں بے صورت کی صورت سامنے آجاتی ہے عالم مثل کھل جاتا ہے مخیل اور قوی ہوتا
ہے تو یہ سمجھنے لگتا ہے کہ میں شیخ کی صورت میں ہوں اپنا خیال کرتا ہے تو شیخ کی صورت نظر آتی ہے ۔ ظاہر پر بھی اتنا اثر پڑتا ہے کہ مرید کی صورت و شکل میں شیخ کی جھلک معلوم ہوتی ہے ۔ دوسرے لوگ بھی اس کے شیخ کی جھلک کو محسوس کرتے ہیں آواز بھی ملتی جلتی ہو جاتی ہے ۔ میں کہوں میں تو زباں سے مرے تو ہی لگے
میں نظر حبس پر کروں تو ہی مرا ہو منظور آگے سیر ہیں ۔ یہ سیر ہے کتنی قسم کی ؟ سیر تین طرح کی ہوتی ہے ۔ ا۔ سیر مالشیخ فی الشیخ :۔ اس میں شیخ کے کمالات سے واقفیت ہوتی ہے ۔ (حضرت)
۲- سیر لبنی فی الشیخ بہ اس میں کمالات محمدی کا شیخ کے توسط سے پر تو پڑتا ہے ۔ سیر للہ فی الشیخ :۔ اس میں شیخ کے توسط سے تجلیات الہی کا علم ہوتا ہے ۔ یہاں بحر العلوم کے اپنے مریدین مراد ہیں ۔ بحر العلوم کا مکان حیدر آباد کے محلہ ملک پیٹھ میں واقع تھا ۔ یہاں یہ بتلانا مقصود ہے کہ ہر شخص مراقبہ کرتے وقت اپنے پیر کا تصور کرے اور اس کی رہائش
کے راستہ جائے ۔ قبلہ عالم - بحر العلوم کے مرشد کا خطاب تھا جن کی رہائش محلہ قاضی پورہ میں تھی (اکیڈیمی )
صفحہ 28 (اسکین nizamul-28.jpg)(9. Taṣawwur-e-Shaykh — Journeying & Annihilation in the Guide)
سیر فی الشیخ کے واسطے تصورِ شیخ اگر اتنا قوی ہو گیا ہے کہ شیخ کے صفات ان کے خیالات ایسی قوت کے ساتھ مستولی اور غالب ہو جائیں کہ اپنا خیال باقی نہ رہے تو یہ فنا فی الشیخ ہے اور نوبت بایں جا رسید :
❖ع: گر من گویم ز من توئی مقصودم❖
میں نے تو یہاں تک دیکھا جو لوگ فنا فی الشیخ ہو گئے ہیں ان کی جسمانی صورت بھی شیخ سے ملنے لگتی ہے ، چلتے پھرتے ہیں تو لوگوں کو شیخ کی جھلک معلوم ہوتی ہے اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و سلم میں فنائیت کی حالت میں حضرت کے صفات ، صورت ، شکل ، چلنا پھرنا ، آواز سب آجاتے ہیں ، یہ ہیں فنا فی الرسول کے معنیٰ ، اور آدمی اس وقت فنا فی اللہ ہوتا ہے جب خدا کے سوا کسی کا خیال باقی نہ
رہے ۔ یہ بے ہوشی کی حالت ہے ۔
گم شدن در گم شدن دینِ من است❖نیستی در ہست آئینِ من است
اس کے بعد تمام کھوئی ہوئی چیزیں مل جاتی ہیں ۔ اور نسبت الی اللہ سے غفلت نہیں ہوتی ، جب اور ترقی ہوتی ہے اور شیخ سے گزر جاتا ہے تو سیر لرسول فی الرسول نصیب ہوتی ہے اور
آگے بڑھتا ہے تو سیر للہ فی النبی ہوتی ہے ، نبی کے توسط سے تجلیاتِ الٰہی کا ظہور ہوتا ہے اور یہ بڑے بزرگوں سے متعلق ہے جو اپنے شیخِ طریقت سے آگے بڑھ جاتے ہیں ۔ اب رہ گیا سیر للہ فی اللہ - من اللہ - الی اللہ ، یہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ و سلم سے خاص ہے ۔ بعض دفعہ اچھی عینک کی طرح حضور شفاف ہو کر اللہ کو دکھا دیتے ہیں اور وہ سمجھتا ہے کہ میں راست
خدائے تعالیٰ کو دیکھ رہا ہوں ، مگر یاد رکھو :
میں یہ عینک لگا کر جس کو چاہوں دیکھ لیتا ہوں❖اگر اس آنکھ پر عینک نہ ہو پھر نور ظلمت ہے
نہ اٹھے گا کبھی یہ بیچ سے پردہ نہ اٹھا ہے❖تو اے نورِ خدا بے شک حجابِ روئے وحدت ہے
توجه شیر جب ہرن کو گھور کر دیکھتا ہے اور زور زور سے دھر موکتا ہے تو ہرن چوکڑی بھول جاتا ہے ۔ بلی گھور کر دیکھتی ہے تو جو ہے تو چوہا چھلنا کودنا بھول جاتا ہے۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جانوروں چوہے کو بلی کو
میں بھی ایک حد تک قوت ارادی ہے اور انسان تو قوت ارادی میں سب سے ممتاز ہے ۔ ہر ایک انسان سے اس کے خیالات کا تموج آتا رہتا ہے ۔ جو اس تموج میں آجاتا ہے تو وہ متاثر ہو جاتا ہے اپنی قوت ارادی کو استعمال کرنے کا نام توجہ ، تصرف ، ہمت اور القا ہے ۔ چاہو تو اسے مسمریزم ، ول پاور کی قوت کا نام دے سکتے ہو ۔ زبر دست قوت ارادی والے کے پاس اور اس کے دائرہ اثر میں جو شخص
جاتا ہے وہ اپنے خیالات کو چھوڑ کر زبردست قوت والے کے زیرِ اثر ہو جاتا ہے ۔ ایک کنکر پانی میں ڈالنے سے ایک دائرہ پیدا ہوتا ہے اور ایک بڑا پتھر پانی پر پھینکو تو بڑا دائرہ پیدا ہوگا اور کنکر کا دائرہ پتھر کے دائرہ میں مضمحل ہو جائے گا ۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ :
صحبتِ صالح ترا صالح کند❖صحبتِ طالح ترا طالح کند
قوت ارادی کو ترقی دینے کے لئے ضرور ہے کہ اپنے خطرات کو روک کر ایک نقطہ پر خیال کو قائم کردیں قوت ارادی کا استعمال کرنا کچھ نیکیوں سے خاص نہیں ۔ برے بھی برائی کا اٹھا کرتے ہیں نیک و بد کا مقابلہ ہوتا ہے تو یقین یقین سے لڑتا ہے ۔ جس کا یقین قوی ہوتا ہے وہ موثر ، اور ضعیف متاثر ، بعض لوگ پانی سے بھرے ہوئے کٹورے پر گلاب کا ایک پھول ڈالتے ہیں اور جمع ہمت سے
کوشش کرتے ہیں کہ وہ پھول چکر کھائے چند روز کی کوشش کے بعد وہ پھول بسہولت چکر کھانے لگتا ہے ۔ یہ ہم نے ابھی بیان کیا کہ القا اور توجہ نیک و بد دونوں کرتے ہیں مگر نیک ارواح طیبہ سے اور اسمائے الٹی سے اور آیات قرآن سے مدد لیتے ہیں اور پھر اس کا اثر دوسروں پر ڈالتے ہیں ۔ کسی
عالی ہمت کا کسی دعا یا اسم اپنی کو دوسرے کو دینا یا بخش دینا یا اس کی اجازت دینا اثر پیدا کرتا ہے ایک نام کو خالی پڑھنا اور ہے اور اجازت سے پڑھنا اور ۔
ایک صاحب نے مجھے چند خاص کلمات کو پڑھنے کی اجازت دی اور کیا یہ کلمات پڑھ کر کلانچ پر پھونکو اور چباؤ میں نے بھی چبایا اور دوسروں کو بھی دیا مگر کسی کو اس سے نقصان نہ ہوا ۔ حضرت عبد اللہ بن عباس کو رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے اپنے سینے سے لگایا اور دع کی کہ خدا یا اس کو قرآن شریف کی تعلیم عطا کر وہ پہلے مفسر اور تمام تفسیر قرآن کرنے والوں کے سردا.
بن گئے ۔ حضرت ابو ہریرہ احادیث سنتے اور وہ ان کو یاد نہ رہتے ۔ حضرت نے فرمایا اپنا رومال بچاؤ اور اس پر آپ نے اپنی توجہ شریف ڈالی ۔ ابو ہریرہ نے اس کپڑے کو اپنے سینے سے لگایا ان کا حافظہ قوی ہو گیا اور احادیث ان کو یاد رہنے لگے ۔
بعض صاحب لوگ کسی کو نجار ہو یا آسیب ہو تو کہ دیتے ہیں ۔ نجار کو جاؤ بولو - یا شیطان کو کہہ دو کہ " نہ ستائے اور چلا جائے ۔ جو خدا کے بندے ہیں شیطان اور آسیب زدہ ان کو آنکھ کھول کر دیکھ بھی نہیں سکتا ۔ قوت خیالی جس کی قوی ہوتی ہے تو ناسوت اور اہل دنیا اس کو نظر آجاتے ہیں اور متعدد
مقامات میں بھی دوسروں کو وہ نظر آجاتے ہیں ۔ لوگوں کو مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتے ہیں اور بڑے بڑے تصرفات کرتے ہیں ۔ برادرم برفی صاحب کی روایت ہے کہ ایک امریکن مسمریزم کرنے والا میرٹھ آیا اس کی قوت خیالی اتنی قوی تھی کہ جس جگہ کہا جائے ریل گاڑی کو روک لیتا تھا لوگ عبداللہ شاہ صاحب قادری
ایک بزرگ کے پاس سینچے کہ حضرت آپ بھی اپنا کمال بتائیے ۔ مسلمانوں کے خیالات اپنی کمزوری کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں شاہ صاحب آکر ایک جگہ بیٹھ گئے اور اس کو ریل روکنے کے لئے ایک جگہ مقرر فرمائی وہ لکھ زور لگاتا رہا مگر نہ رکی ۔ الٹے اس کی ساری قوت سلب ہوگئی شاہ صاحب نے وعدہ لیا کہ آئیندہ وہ مسلمانوں سے مقابلہ نہ کرے اور سلب شدہ قوت واپس کر دی ۔
توجہ اور قوت ارادی کو بزرگ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں ۔ اور بینامیزم والے بھی۔ بنا ئیزم والے اپنی توجہ اور اٹینشن Attention سے دوسروں کو بے ہوش کر دیتے ہیں اور اپنا معمول بنا لیتے ہیں ۔ یعنی خود عامل ہوتے ہیں اور دوسرا معمول اس حالت میں معمول کو عالم مثال
سے ایک قسم کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے اس سے وچھتے ہیں فلاں کہاں ہے اور کیا کر رہا ہے ؟ معمول جواب دیتا ہے ۔ طاقتور اور قومی قوت رادی رکھنے والے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا ۔ قوی الارادہ شخص ضعیف الاعتقاد شخص پر خوب اثر کرتا ہے او راس کے خیالات کو تابع بنا لیتا ہے ۔ ایسے شخص کی قوت ارادی بالکل شخصی ہے اور اس کے نفس میں سے اٹھی ہے ۔ بزرگان دین اپنے مرشد سے ، علیٰ
ہذا القیاس آخر میں رسول خد صلی اللہ علیہ و سلمہ سے اور آپ جل جلالہ سے بیتے ہیں ۔ ملی ہے عرش کی زنجیہ سے زنجیر میخانہ (حضرت) ان کا مقصد نہ حکومت ہے ، نہ پیسہ شکا حاصل کرنا ۔ جیسا کہ ہنپائیزم والے کرتے ہیں
بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ میرا مرید اچھا ہو جائے ۔ اس کے خیارت پاکیزہ ہو جائیں ان کی ساری محنت لند ہوتی ہے لوگ توجہ ، ہمت اور ت اور ذاتی ارادہ رکھنے والے ہیں ان ۔ ان کے سوائے دوسرے اور ہے۔ یہ سب وہ
لوگ بھی ہیں جو کسی پر خاص توجہ نہیں کرتے ۔ سمجھو ایک انسیٹھی عشق و محبت کی سلگی ہوئی ہے اس کے ارد گرد جتنے لوگ ہیں سب کو گرمی کیچ رہی ہے ۔ یا ایک مشعل ہے جس سے سب کو روشنی حاصل ہورہی ہے ۔ یہ لوگ تموج
❖والے ہیں ۔ ویبریشن (Vibration) والے ہیں ۔ یہ صحبت صالح ترا صالح کند کے❖
مصداق میں استاد کے خیالات شاگرد کے خیالات کو فنا کر دیتے ہیں۔ ایک شخص نے ایک کنکری کو پانی میں ڈالا اس سے ایک حلقہ پیدا ہوا اسی وقت دوسرے نے ایک بڑے پتھر کا گولہ پانی میں پھینکا ، کیا ہوگا ؟ کنکر کے تموج کا دائرہ فنا ہو جائے گا اور گولے کے تموج کے دائرے میں مدغم ہو جائے گا۔ یعنی مرید فنافی اشیخ ہو جائے گا ۔
یہ سب باتیں مشائخوں کی نکالی ہوئی ہیں ؟ یا اختراعات ہیں ؟ بدعت آتی ہے وہابیوں کے پاس ۔ بزرگوں کے جتنے کام ہیں سب نسبت سے ہیں رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت عمر کو اپنے سینے سے لگا کر زور سے دبایا ۔ حضرت عمرہ کانپنے لگے کفر اسلام سے بدل گیا ۔ ایک صاحب کے دل میں وساوس بہت آتے تھے آپ نے ان کے سینہ پر ہاتھ مارا وہ پسینہ پسینہ ہو گئے
اور ان کے تمام خطرات کا فور ہو گئے ایک صاحب کا حافظہ اچھا نہیں تھا فرمایا دامن پھیلاؤ اور دونوں دست بائے مبارک سے کچھ دینے کا اشارہ فرمایا انھوں نے اپنے دامن کو سمیٹ کر اپنے سینے سے لگالیا اور
۱۰. توجہ — روحانی تموج (Vibration) اور ہم نشینی کا اثر
حافظہ درست ہو گیا ۔ احادیث یاد رہنے گئے ۔ سب سے زیادہ حدیث کی روایت کرنے والے بن گئے ۔ لوگ عرض کرتے آپ کی صحبت میں جب تک بیٹھتے ہیں ۔ ادھر ادھر کا کوئی خیال نہیں آتا جب اپنے گھر جاتے ہیں تو وہی روز اول فرمایا اگر یہ حالت دائمی ہو جائے تو فرشتے آکر تمہارے سے مصافحہ کریں ۔ یہ تموج کی مثال ہے یہ ویبریشن (Vibration) ہے ۔ میاں دینے دلانے
کی بحث نہیں ہے یہاں ہے مانگے متا ہے ۔ تم کسی اچھے کے پاس بیٹھو گے تو تم بھی اچھے ہو جاؤ گے برے کے پاس بیٹھو گے تو اس کی برائی کے تموج سے تم بھی خراب ہو جاؤ گے ۔ صحبت طالح ترا طالح کند " به من الجنة والناس میں کے الناس ہیں ۔ شیطان سے بچنے سے زیادہ ان سے بچنے کی اہمیت ہے ۔ بعض کا مقولہ ہے النساء
حبائل الشیطان جب اپنی نہیں چلتی تو اپنی رہی پھینکتا ہے اور اس سے باندھ کر طی پنچ لیتا ہے ۔ ہمت ، توجه ، اٹینشن (Attention) کس طرح سے پیدا کی جاسکتی ہے ؟ اور اس کو قوت کیسے سینچائی جاسکتی ہے ؟ بڑے بزرگ تو مرشد کی طرف توجہ کرنے کو منع الخیر سمجھتے ہیں ۔ اس میں اصل اصول ایک نقطہ پر جم جاتا ہے ۔ بعض کیا کرتے ہیں ، کاغذ پر ایک دائرہ کھینچتے ہیں اور
اس پر ایک چھوٹا سا سیاہ دائرہ بنا دیتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ سیاہ دائرہ کو بغیر پلک مارے کے گھور کر دیکھیں ۔ چند روز میں خیال ایک نقطہ پر قائم ہو جاتا ہے ۔ حاضرات کا عمل اس سے کھلتا ہے بعض لوگ ایک کٹورے کو پانی سے بھرتے ہیں اور اس پر ایک گلاب کے پھول کو رکھتے ہیں اور اپنے دل کی
قوت کو اس پھول کے گردش کرنے پر لگاتے ہیں ۔ چند روز میں پھول ان کے ارادے کے ساتھ گردش کرنے لگتا ہے ۔ بعض لوگ ہاتھ میں ایک انگشتری پہنتے ہیں ، نگینہ پر ایک سیاہ ٹیکہ قائم کرتے ہیں ۔ اس کو طلسمی انگوٹھی کہتے ہیں ۔ محبوب دوستو !
کب تک دنیا اور اس کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش ؟ تم کو خدا سے کچھ انس بھی ہے ؟ کچھ محبت بھی ہے ؟ کبھی تم نے ہمہ تن متوجہ ہو کر خدا کو یاد بھی کیا ؟ اس کا ذکر بھی کیا ؟ جب تک پانی ہلتا رہتا ہے اس میں کسی کی صورت نظر نہیں آتی ۔ پانی ٹہرے گا تو تمہاری بھی صورت نظر آئے گی اور تمہارے دوست کی بھی۔ جس کا دل و دماغ پراگندہ ہو ، مختلف خواہشات میں پھنسا ہوا ہو .
اس کو محبوب کی صورت کسی طرح دکھے گی ۔ یاد رکھو خوب سمجھو، جب بے قرار پارہ قائم النار ہو جاتا ہے تو چاندی ہو جاتا ہے اس کو رنگنے والا رنگ دیتا ہے تو سونا ہو جاتا ہے ۔ تم بھی سونا بنو ، چاندی بنو یہ بھی نہ ہو سکے اور پارہ ہی رہو تو کسی کانچ کے شیشے کو لپیٹو - آئینہ بن جاؤ گے خود کو بھی دیکھو گے دوسروں کو بھی دکھاؤ گے ۔
غناء سنجھا۔ اور امور کے عنا شعر گوئی اور قوالی یہ ایسے امور ہیں جو دل میں عشق و محبت کی آگ لگاتے ہیں ، جذبات کو ابھارتے ہیں، گھٹے ہوئے جذبات کو باہر لاتے ہیں ۔ خیالات کو ایک نقطہ پر قائم کرتے ہیں اس لئے ہم عنا پر تھوڑی سی روشنی ڈالیں ۔ اسی روشنی ڈالیں گے ۔ تاکہ اس کی اہمیت اور اس کی ضرورت
طالب حق کیلئے واضح ہو جائے ۔ واضح ہو کہ اسلام کسی فطری جذبہ کو معدوم نہیں کرتا بلکہ اس کی اصلاح کرتا ہے اس کو اعتدال پر لاتا ہے ۔ گانا یا شعر پڑھنا اس کا بھی میں حکم ہے ۔ گانے وغیرہ کے متعلق چند چیزیں دریافت کر کے کوئی صحیح حکم لگایا جاسکتا ہے ۔
۔ اولاً یہ دیکھا جائے گا کہ شعر کا مطلب کیا ہے ؟ اس سے کیا غرض متعلق ہے ؟ اشعار کا گانے والا کون ہے اور سننے والا کون ؟ ظاہر بات ہے کہ اشعار میں اگر کفریات ہیں تو ناجائز ہیں ۔ اس میں شعر کی کیا خصوصیت ہے ؟ کفریات اگر نثر میں کہیں تو بھی ناجائز ہے ۔
گانے والی اگر کسی ، بد چلن عورت ہے تو اس کا گانا بھی جائز نہیں اور سننا بھی جائز نہیں ۔ بے تحقیق کوئی حکم لگا دینا اہل علم کے شایان شان نہیں ۔ یہ بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہر شخص کی طبیعت ایک سی نہیں ہوتی ۔ کسی کو گانا سننا پسند ہے کسی کو نہیں ۔ خود ایک شخص کی ہمیشہ ایک حالت نہیں رہتی ۔ ہمارے پاس تو جس
چیز سے خدا کی یاد پیدا ہو یا ترقی کرے تو وہ چیز اچھی ہے اور جس چیز سے غضت پیدا ہو نہ اس کا سننا اچھا ہے نہ کہنا اچھا ۔ ما جو کوئی صدق پڑھتا ہے تو اونٹ جوش میں آکر تیز چلتا ہے ایک دفعہ ایک اچھے حدی پڑھنے والے نے حدی سنائی قافلے کے اونٹ تیز چنے لگے اور اس میں بیٹھی عورتوں کو تکلیف
ہونے کی تو حضرت صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا رفقا بالقواریر یعنی ان شیشوں یعنی عورتوں پر یری کرو ۔ سانپ جو آدمیوں کا دشمن ہے اور آدمی اس کے دشمن ۔ اس کے سامنے نے نوازی ہوتی ہے تو سوراخ سے باہر نکل آتا ہے اور کھڑا ہو کر جھومنے لگتا ہے کیا اس ۔ اہے کیا اس سے یہ بات ثابت نہیں ہوتی
صفحہ 35 (اسکین nizamul-35.jpg)(11. Ghinā’ — Human Nature & Beautifying the Voice with Qur'an)
کہ موسیقی انسان کی طبعی چیز ہے ؟ ممکن ہے کہ بعض کو اچھی آواز ، اچھی طرز سے تکلیف پہنچتی ہو ۔ ایسے لوگ چند ہوں گے ان کے لئے احکام مرتب نہیں ہو سکتے ۔ گانا اور موسیقی کیا چیز ہے ؟ شعر کو کشی اچھے طریقے سے پڑھنا ۔ جہاں پڑھنے میں تناسب پیدا ہوا لحن اور راگنی پیدا ہوگئی ۔
حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کے پاس شعر کا ذکر آیا آپ نے فرمایا وہ کلام ہے اچھا کلام اچھا کلام ہے برا کلام برا ہے ( اس حدیث کو دار قطنی اور امام شافعی نے راویت کی ہے ) یا د رکھو : جہاں حرام کو حلال کہنا برا ہے وہاں حلال کو حرام کہنا بھی برا ہے ۔ یہ بھی ایک قسم
کی تشریح ہے۔ قرآن شریف میں ہے - يا ايها الذين امنوا لا تحر موا طيبت ما احل الله لكم مسلمانو ، جن اچھی چیزوں کو خدا نے حلال کیا ہے تم ان کو حرام نہ کرو - ( مانده - ۸۷ ) ایک دوسری جگہ ہے فبشر عباد الذين يستمعون القول فيتبعون احسنہ تم میرے بندوں کو بشارت دو جو بات سنتے ہیں اور اچھی بات کی اتباع کرتے ہیں ۔
براء بن عازب سے راویت ہے اور انہوں نے سنا کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا حسنوا القرآن باصواتكم فان الصوت الحسنة يزيد القرآن حسنا یعنی قرآن میں اپنی آواز سے حسن پیدا کرو کیونکہ اچھی آواز قرآن کے حسن کو ترقی دیتی ہے ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم حسان رضی اللہ عنہ کو مسجد میں مقبر پر بٹھاتے وہ منبر پر کھڑے
ہو کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی طرف سے فخر کرتے اور آپ کی طرف سے کافروں سے دشمنان رسول سے مدافعت کرتے حضرت فرماتے جب تک حسان رسول کی طرف سے مدافعت اور فخر کرتا رہے گا روح القدوس اس کی تائید کرے گا ( بخاری ) محمد بن حاطب فہمی سے مروی ہے اور وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم سے راویت کرتے ہیں ۔
صلال اور حرام میں میں فرق ہے کہ نکاح میں گانا بجانا ہوتا ہے ( احمد - ترندی ، نسائی ، ابن ماجہ ) ہاں اپنا کام کرو میں سیہودیوں کو بتا دینا چاہتا ہوں کہ ہمارے دین میں بڑی کشادگی ہے میں مضبوط اور آسان دین دے کر بھیجا گیا ہوں " اس حدیث کو دیمی حضرت عائشہ سے راویت
۱۱. غناء — قوالی کا شرعی و فقہی حکم اور صحابہؓ کا عمل
کرتے ہیں ۔ اچھا یہ تو بتاؤ گانے اور توالی کا کیا حکم ہے ؟ بعض منتقشف، کٹر خشک مولوی کہتے ہیں کہ حرام ہے ۔ فقہ کی کتابوں میں حرام کی کیا تعریف کی گئی ہے ؟ جس کی مخالفت دلیل قطعی سے ثابت ہو ۔ کرنے والا گنہگار اور جائز سمجھنے والا کافر - دلیل قطعی کیا ہے ۔ جو قرآن یا حدیث متواتر سے ثابت ہو ۔
غنا یعنی گانا صحابہ اور تابعین کی ایک جماعت سے ثابت ہے حضرت عمر نے سنا ابن عبدالبر کی روایت میں ہے ۔ حضرت عثمان نے سنا اس کو ماوردی نے نقل کیا ۔ حضرت عبد الرحمن بن عوف نے سنا اس کو بیہقی ۔ ابن ماجہ اور سعید بن منصور واحدی نے روایت کیا ۔ ابو عبیدہ یہ عشرہ مبشرہ سے ہیں ، حضرت بلال ، عبد اللہ بن ارقم اور اسامہ بن زید نے سنا ۔ بیہقی نے اس کی روایت کی
حضرت حمزہ نے سنا جیسا کہ صحیح بخاری میں ہے ابن عمر نے سنا ۔ اس کو ابن ظاہر نے روایت کیا۔ براہ نے سنا ، ابو ھیم نے راویت کی۔ دوسرے بہت سے صحابہ اور تابعین نے سنا اور حدیث کی ساری کتابیں اس سے بھری پڑی ہیں ۔ نیل الاوطار للشوكاني میں ہے ملتقى الابحر میں ہے کہ حضرت ابو حذیفہ رضی اللہ عنہ جن کا کام امر بالمعروف اور نہی عن المنکر تھا ایک دعوت ولیمہ میں
بلائے گئے ۔ وہال - لھو ۔ گانا بجانا تھا آپ نے سن کر صبر کیا ۔ خیر ہم ہرگز ایسی جرات نہیں کر سکتے کہ صحابہ اور تابعین کو مرتب کبیرہ اور اس کو جائز سمجھنے والوں کو کافر سمجھیں نعوذ بالله منها اپنی اپنی طبیعت ہے ۔ بعض نقش بندی کہہ دیتے ہیں کہ نقشبندیہ طریقہ میں قوالی سننا حرام ہے ۔ حالانکہ حضرت
خواجہ بہاؤ الدین نقشبند رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ۔ " نه این کارمی کنم نه انکاری کنم - یہ کام میں نہیں کرتا اور کرنے والے پر انکار بھی نہیں کرتا ۔ قادریہ طریقہ میں بھی دو قسم کے لوگ ہیں بعض سماع کے قائل ہیں اور بعض اس کے مخالف چشتیوں کے پاس سماع کی بڑی اہمیت ہے تفصیلات کے لئے رسالہ سماع ملاحظہ ہو ۔
صفحہ 37 (اسکین nizamul-37.jpg)(12. Laṭā’if — The Six Subtle Centers & The Akhfā Station)
لطائف الطائف ستہ کیا ہیں ؟ اور ان کے آثار کیا ؟ - قلب - نفس - روح - ستر - خفی - اخفى . انسان کو علم اور ارادہ ام الدماغ یعنی وسط سر سے پہنچتا ہے اور وہاں سے تمام اعضاء میں پھیلتا ہے ۔ اس مقام کا نام اخفیٰ ہے انما انا قاسم والله يعطی کے تحت قدم ہے ۔ قاسم محمد مصطفے صلی
اللہ علیہ وسلم سے تمام پغمبروں کو پہنچتا ہے ۔ یہ احتمال قبل تفصیل ہے ۔ جس کی تفصیل یہ ہے قلب سے قوت غضی متعلق ہے ۔ غیرت الہی کا مرکز ہے یہ آدم علیہ السلام اور بقول بعض یہ نوح علیہ السلام کے زیر قدم ہے ۔ نوسد ( ۹۰۰) برس تک تبلیغ کی کسی نے ان کی بات نہ مانی انھوں نے دعا کی رب لا تذر على الأرض من الكافرين ديارا ( نوح - (۲۹) ۔ زمین پر کسی بسنے والے کو نہ رکھ
سب کو غرق عذاب کر دے ۔ اس پر لا الہ الا اللہ کا ضرب دینے سے غیرت الہی اور بغض اللہ جوش کرتا ہے ۔ جگر ۔ کبد ۔ کلیجہ یہ قوت شوی کا مرکز ہے میں سے غذا لطیف ہو کر دل کو پہنچتی ہے اور پمپ ہو کر تمام جسم کو پہنچتی ہے یہ ابراہیم علیہ السلام کے تحت قدم ہے تمام خواہشات نفسانی کو فنا کر کے ہر کام پر " جی درست کہنا ان کا کام ہے ۔ آگ میں گرنے تیار ، بیٹے اور بیوی کو لق و دق
میدان میں چھوڑنے کو تیار ۔ چھری سے بیٹے کا گلا کاٹنے کو حاضر - فنائے افعال ، فنائے صفات سب کو خدا کے سپرد کر دینا ابراہیم علیہ السلام کا کام ہے ۔ اس کا نام ہے لطیفہ روح ۔ آنکھیں دماغ کے ابتدائی حصہ میں اللہ نے یہ تو ا اللہ نے یہ قوت ودیعت کی ہے کہ طالب دیدار ہو - ۳
کھولتے ہیں اور محبوب کی صورت نظر نہیں آتی تو تڑپ جاتے ہیں ، بے قرار ہوتے ہیں ، چیخ اٹھتے ہیں ۔ رب ارني انظر الیک مجھے یہ کس کا مقام ہے موسیٰ ، علیہ السلام کا اور یہ مقدمہ دماغ اور لطیفہ سر ہے ۔ محبوب فرماتا ہے لن ترانی ضد کرتے ہیں ، اصرار کرتے ہیں محبوب فرماتا ہے ۔ ڈار اپنے انانیت کے پہاڑ کو دیکھو اگر وہ تاب ب لائے لائے تو تو میرے دیدار سے مشرف مشرف ہو۔ ہو سکتے ہو ۔ انانیت کے پہاڑ پر
تجلی ہوتی ہے اور موسیٰؑ چیخ مار کر گر جاتے ہیں ۔ یہ تجلی کیا ہے ؟ ایک بجلی ہے کہ گری :
دل کو اک صاعقۂ وجد کرے خاکِ سیاہ❖اور اس خاک سے مواج ہو عین الکافور
(حسرتؔ)
صفحہ 38 (اسکین nizamul-38.jpg)(12. Laṭā’if — The Station of Khafī & Divine Essential Theophanies)
اس کے بعد شمش ہے ۔ صبح سے شام تک چلتا رہتا ہے ۔ فاسد کو پھینکتا ہے اور اچھے کو کھینچتا ہے ۔ اللہ کے سوا کسی کو باقی نہیں رکھتا ۔ یہ کس کا مقام ہے ؟ جناب عیسی علیہ السلام کا ۔ چونکہ سب کو فنا کرتے ہیں اور اللہ کے سوا کسی کو باقی نہیں رکھتے تجلی ذاتی کا مرکز بن جاتے ہیں ۔ ان کے نادان متعین ان ہی کو خدا سمجھنے لگتے ہیں اس لطیفہ کو خفی کہتے ہیں ۔
اب اس کے اوپر کیا ہے ؟ وہی اخفیٰ اس سے ابتداء ہوئی اسی پر انتہاء ہے ابھی ہم نے بیان کیا انما انا قاسم والله يعطی - یہ قاسم کون ہیں ؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم ہیں ۔ اللہ کا حق اللہ کو دینا بندے کا حق بندے کو دینا ان ہی کا کام نا بندے کو دینا ان ہی کا کام ہے ۔ کج دار و مریز ۔ جلنا بھی ان ہی کا خاصہ ۔ دست به کا رو دل بہ یار ان ہی کا شیوہ ہے ۔ بچھو کو اس کا حق دیتے ہیں اور کا تھا
ہے تو فرماتے ہیں " ارے ! نمازی اور بے نمازی کو بھی تمیز نہیں کرتا ۔۔ پتھر کو اس کا حق دیتے ہیں اور دندان مبارک شہید ہوتے ہیں ۔ دشمنوں سے لڑنے کے وقت لڑتے ہیں ۔ بیوی کے ساتھ دوڑ نے کے وقت دوڑتے بھی ہیں ۔ کیوں جب تم بڑھ گئی تھیں اب میں بڑھ گیا ۔ ایک ایسا بھی وقت آتا ہے اکیلے بیٹھے ہوئے ہیں ۔ وہ ہیں اور خدا ہے ۔ سامنے ہوئی آتی ہیں تو پوچھتے ہیں " من " بیوی عرض
کرتی ہیں ۔ عائشہ ۔ پھر فرماتے ہیں " من عائشة - بیوی عرض کرتی ہیں " بنت الصديق " فرماتے 4 بیوی بين " من صديق " عرض کرتی ہیں " صدیق محمد “ پھر فرماتے ہیں " من محمد "
وہاں سے فورا چلی جاتی ہیں ۔ لى مع الله وقت لا يسعنى فيه ملك مقرب ولا نبي مرسل . سمجھے ؟ نبی مرسل کے معنی کیا ہیں ؟ یعنی اس وقت محمد صلی اللہ علیہ و سلم کی بھی گنجائش نہیں ۔ اب رہ گیا ایک معدہ یہ ہے ایک باورچن - باور چن اگر اچھی نہ ہو اور کھانا خراب پکائے تو نه جگر درست نه شمش درست ، نه دل درست نه دماغ درست سارا جسم تباد - حلال کا کھاؤ اور وہ
بھی کم کھاؤ جب تک پیٹ بھرا ہوا ہے اس میں کوئی اور چیز نہیں آ سکتی ۔ اس کو خالی رکھو گے تو محبوب کی محبت سے بھر جائے گا ۔ اس کو درست کرو تو تمہاری سب چیزیں درست ہوں گی خالی پیٹ سے اللہ کی یاد کرو گے تو اللہ ملے گا ۔ اس وقت اس کو لطیفہ نفس کہتے ہیں ۔ حضرت شیخ احمد سرہندی فاروقی کے قول کے مطابق قلب پستان چپ کے دوانگشت نیچے
ہے قلب کا نور زرد رنگ کا ہے ۔ آدم علیہ السلام کے زیر قدم ہے جس کا دل ذاکر ہے اس کو - آدمی
المشرب کہتے ہیں ۔ روح پستان راست کے دوانگشت نیچے تحت قدم ابراہیم علیہ السلام - رنگ نور سرخ ہے ۔ ستر قلب سے دو انگشت او پر مائل بجانب وسط تحت قدم موسیٰ علیہ السلام رنگ نور سفید - خفی روح سے دو انگشت او پر مائل بجانب وسط تحت قدم عیسی علیہ السلام رنگ نور سیاه - اخفیٰ اوسط سر تحت قدم محمد صلی اللہ علیہ و سلم رنگ نور سبز - نفس ان سب لطائف کے مجموعے کا نام ہے
حضرت سید آدم بنوری کے قول کے مطابق قلب تو دل ہے اس کے نور کا رنگ سرخ ہے روح جس کا محل جگر ہے جانب راست ہے نور کا رنگ سفید ہے ۔ نفس اس کا مقام ناف ہے رنگ نور خاکستر گوں ہے ۔ خفی کا مقام پیشانی ہے رنگ نور سیاہ ہے ۔ سر کا مقام شش ہے چی پچھڑا جو وسط سینہ سے ذرا بلند ہے رنگ نور سبز ہے ۔ اخفى وسط سرام الدماغ رنگ نور بے
رنگ ہے بعض قادری لوگ بھی انہیں لطائف پر ضرب دیتے ہیں ۔ بعض حکماء کے پاس قلب اصل ہے نطفہ پر پہلا نقطہ قلب کا پڑتا ہے پھر اس کی مدد سے جگر اور دماغ تیار ہو جاتے ہیں ۔ سب سے پہلے حرکت دل کرتا ہے اور سب کے آخر میں دل کی حرکت بند ہوتی ہے اس قسم کے حضرات کے پاس جو ہے ، دل ہے ۔ ذکر شغل سب دل سے متعلق ہیں ۔ ذکر
میں ضرب لگاتے ہیں تو دل پر اکثر قادریہ طریقہ کے لوگ اپنی ساری توجہ ارادہ اور خیال پر رکھتے ہیں ۔ فوجداری کا حاکم جرم کے اسباب و علل پر غور کرے گا جب اسے معلوم ہو جائے گا کہ اس نے بالارادہ یہ جرم کیا ہے تو سزا دے گا ۔ اصل یہ ہے ۔ ارادہ کے بعد سے انسان مختار سمجھا جاتا ہے ۔ جس کو ارادہ نہیں ، اختیار نہیں ۔ ارادے سے پہلے کے جو اسباب ہیں ۔ چونکہ انسانی اختیار کو اس میں کچھ دخل نہیں ۔
اس واسطے اس میں مختار بھی نہیں ان فقیروں کی زد ہے تو ارادہ پر ہے اس واسطے وہ تاکید کرتے ہیں کے بے ارادہ رہو ۔ بعض حکماء کے پاس نطفہ پر تین نقطہ پڑتے ہیں ۔ ایک قلب کا، دوسرا جگر کا ، تیرا دماغ کا ۔ حجتہ الاسلام امام غزالی کے قول کا ماحصل یہ ہے ۔ دل یعنی قلب سے قوت غضی متعلق ہے
اور جگر سے قوت شوی اور دماغ سے قوت عقلی - قلب سے متعلق نفس سبوعی ، لطیفہ ، نفس سے متعلق نفس بہیمی اور دماغ سے متعلق نفس ملکی ۔ بس ان کے پاس یہ تین لطفے ظاہر میں قلب ، نفس اور دماغ جن کو یہ قلب ، نفس اور روح کہتے ہیں ۔ ذکر اور شغل کرنے کے بعد یہ تینوں قوتیں احکام
شرعی کے مطابق ہو جاتی ہیں اور پھر یہی تین قوتیں ، سر ، خفی اور اخفی کہلاتی ہیں ۔ پہلے قوت عصبی فنا ہوتی ہے ، پھر قوت شوی ، پھر قوت حقلی ۔ یہ تینوں قوتیں فنا ہو جائیں تو رہا کیا ؟ جو رہنے والا ہے رہے گا ۔ جو نہیں رہنے والا ہے نہیں رہے گا ۔ یعنی باقی ، باقی رہے گا اور فانی فنا ہو جائے گا ۔
حضرت مولانا جامی اور حضرت شاہ کلیم اللہ جہان آبادی کے خیال کے مطابق اگر خواہشات نفسانی غالب ہیں تو یہ نفس ہے اگر کبھی نفسانی خواہشات رہیں اور کبھی نہ رہیں تو وہ قلب ہے اگر اچھے کا غلبہ ہے تو وہ روح ہے ۔ اگر خواہشات کو بھی چھوڑ کر ذات حقہ کی طرف متوجہ ہو جائے تو یہ مر ہے ۔ اگر اپنی طرف سے منہ موڑ کر سر مذکور کا خیال رہے تو یہ خفی ہے ۔ اگر درمیان سے ذ ذکر ہی
اٹھ جائے نہ ذاکر کا خیال رہے نہ مذکور کا خیال تو یہ اخفیٰ ہے ۔ لطائف کی اصلاح کا نتیجہ کیا ہوگا ؟
میں کہوں میں تو زباں سے مری تو ہی نکلے❖میں نظر جس پر کروں تو ہی مرا ہو منظور
میری ہر سانس سے جاری نفسِ رحمانی❖میرا ہر لفظ بنے شرحِ کتابِ مسطور
(حضرت صدیقی)
صفحہ 41 (اسکین nizamul-41.jpg)(13. Dhikr — Synthesis of Sharī‘ah and Ṭarīqah)
آیت بالا سے مراد شریعت ہے ۔ شریعت کیا ہے ؟ احکام الى . أهدنا الصراط المستقيم صراط - طریق ، راستے کو کہتے ہیں ۔ لہٰذا طریقت کیا ہے ؟ راه خدا پر چلنا ان الله هو الحق المبين ( نور (٢٥ ) حق وہ ہے جو بالذات ہے الاکل شئی ساخلا الله باطل خدا کے سوائے جو کچھ ہے ہ عمل ہے ، بے بود ہے ۔ پس حقیقت کیا ہے ؟ خدا کی ذات و صفات کو سمجھنا اور یہی معرفت
ہے اور رات دن اس کی دھن میں رہنا یہ محویت ہے اس کے مقابل صحو ہے ۔ رات دن اس کی یاد ہے ۔ یاد میں دل شاد ہے ۔ نادان اپنی عمر بر باد کرتے ہیں ۔ نہ ذکر نہ فکر - جو ہوشیار ہوتے ہیں وہ ہر طرح خبر دار رہتے ہیں ۔ ان کا کیا حال ہے ؟ وہ کیا کرتے ہیں ؟ سطور ذیل میں بیان کیا جائے گا ۔
صاحبو ! ہرزہ دوائی یا وہ سرائی ، بے فائدہ خیالات آفات ہیں ۔ عمر عزیز ضائع ہوتی ہے ۔ ذکر و شغل کی کب باری ہے ۔ اس بیماری میں ذلت و خواری ہے ۔ میرے پاس واہی تباہی خیل ایک بڑا جنجال ہے ۔ دل و دماغ کی حفاظت نہ کرنا سخت مصیبت ہے ۔ محبو ! دوستو ! آدھی عمر تو سوتے میں گزر گئی اور گزر رہی ہے ۔ لڑکپن کھیل کود میں گزر جاتا
ہے ۔ جوانی دیوانی ہے مستانی ہے حسن پرستی ہے ۔ شیخوخت اور پڑھاپے میں کاملی اور سستی ہے طاقت تخت ہوتی ہے بوڑھاپا خود ایک بیماری ہے جس میں انسان بیچارہ اور ناکارہ ہو جاتا ہے كنت في الصبا ماهيا لا هيا في الشباب مرحا فرحا وفي الكبر ضعيفا نحيفا الك عمر ثان لتعبد الرحمن - در کود کی پستی و در جوانی مستی و در بزرگی بیچارگی سستی ۔ پس اے مرد
خدا کے خدا را پرستی ۔ غور کرو خدانے دو کان دئے ہیں ایک زبان دی ہے ۔ دو باتیں سنو تو ایک بات کہو ۔ جس کا خرچ آمد سے زیادہ ہو وہ ایک دن مفلس ہوگا ۔ جو سانس گیا وہ پھر نہ آیا نقد حیات کھو رہے ہو ۔
۱۳. ذکر — حبسِ دم اور سانسوں کی حفاظت (پاسِ انفاس)
ہر انسان کو تقدیر سے معین سانس ملتے ہیں جب اس کی تعداد پوری ہوتی ہے تو کیا ہوتا ہے ؟ موت ! موت : موت اس لئے بزرگ لوگ حبس دم کرتے ہیں ۔ یاد اپنی میں سرخم کرتے ہیں ۔ ایک ایک ہے۔ لطف
سانس میں ہزار پانچ سو بار اللہ کا نام لیتے ہیں ۔ ان کی عمریں دراز ہوتی ہیں ۔ ان کا جینا چیز ہوتا انگیز ہوتا ہے ۔ تم اپنی زندگی کا ایک نظام العمل اور پروگرام بناؤ ۔ کیا کیا سونچنا ہے ایک بار سونچ لو ۔ ہر کام کو اس کے وقت پر کرو۔ ایک خیال کو دوبارہ آنے نہ دو جب دوبارہ خیال آئے کہ دو - قد فرغنا عن ذالک جب اس کا وقت آئے گا تو اس کو بھی کریں گے ۔ بزرگان دین وقت
عزیز کو ضائع ہونے نہیں دیتے ، بے فائدہ بات یا کام کی طرف توجہ نہیں کرتے ۔ ان کے تجربوں سے معلوم ہوا ہے کہ انسان رات دن میں ۲۴ ہزار بار سانس لیتا ہے ۔ ایک ایک سانس میں کئی کئی بار اللہ کا نام لیتے ہیں لا اله الا اللہ اور بعض الله الله الله آتے جاتے سانس میں پڑھتے ہیں ان کا کوئی سانس بے ذکر الٹی نہیں رہتا اس کو پاس انفاس کہتے ہیں ۔ قادریہ طریقہ میں تو جہات شریف کے
ساتھ اسماء الٹی کی زکوة دیتے ہیں ۔ زکواۃ کیا ہے ؟ ایک لاکھ دفعہ اللہ کا نام لینا ۔ ہر وقت کی الگ دعائیں ہیں ۔ ہر مفتے کی جدا ادعیہ ہیں ۔ اس کو اسبوع شریف کہتے ہیں ۔ ہر نماز کے ساتھ لا اللہ الا اللہ کے عدد کے موافق یعنی (۱۰۵) بار کلمہ شریف پڑھتے ہیں اور اس کو محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ختم کرتے ہیں۔ اپنے دل و زبان کو ذکر اپنی سے ایسا بھر دیتے ہیں کہ بے کار باتوں کی بلکہ
خیالات کی گنجائش ہی نہیں رہتی ۔ فاذکرونی اذکر کم تم خدا کو یاد کرو گے تو خدا بھی تمہاری یاد کرے گا ۔ یاد کرو ، ہمیشہ اس سے فریاد کرو ۔ عظت جائے گی تو اللہ کی معیت آئے گی ۔ جس کو خدا سے کام نہیں اس کا نیک انجام نہیں ۔
آتی ہے ہر نفس سے صدا گوش ہوش میں کچھ کر لو غافلو کہ میں نا پائدار ہوں خدا کے دربار میں جانا ہے ۔ اس کو منہ دکھانا ہے ۔ خالی ہاتھ جاؤ گے تو پھل کہاں سے پاؤ گے الله اكبر الله أكبر مما اخاف واحدر اٹھ فریدا جاگ رہے
تو سوئے رب جاگے جھاڑو دے میت کیسے نبھے پریت
صفحہ 43 (اسکین nizamul-43.jpg)(13. Dhikr — The Scriptural Foundation of the Kalimah)
الا اللہ نام خدا کو رہتا ہے اور اس کے مزے لیتا ہے پہلے زبان سے ذکر کرتا ہے رفتہ رفتہ دل بھی اس کے ساتھ ہو جاتا ہے حفظت اس کے پاس نہیں پھٹکتی البتہ ذکر کرتے کرتے خود اپنے کو بھی بھول جاتا ہے ۔ اب ذاکر کہاں اور ذکر کدھر ؟ اب مذکور ہی مذکور ہے ۔ مذکور سے دل معمور ہے ۔ میں کمال حضور ہے ۔ حق الحق ہے ۔
قرآن شریف میں ہے
لهذا لا اله الا اللہ کا ذکر مشاخوں کا ایجاد کیا ہوا نہیں ہے حکم خدا ہے اور پیغمبر کے توسط سے حاصل ہوا ہے قرآن شریف میں یہ بھی ہے ۔ قُلِ اللَّهُ ثُمَّ ذَرْهُمْ فِي خَوْضِهِم يلعبون یعنی تم الله بولو اور ان غافلوں کو و غافلوں کو واہی تباہی بکواس میں مشغول رہنے دو ۔ ایک دوسری جگہ ہے ۔ ولذکر اللہ اکبر اللہ کا ذکر سب سے بڑا ہے یہ سن کر
بھی کوئی یہ کہہ سکتا ہے کہ ذکر مشائخوں کی ایجاد کی ہوئی چیز ہے ۔ قرآن شریف میں یہ بھی ہے ۔ اذكر والله قياما وقعودا وعلى جنوبکم یعنی خدا کا ذکر کرو اس کی یاد میں رہو چاہے تم کھڑے رہو یا بیٹھے رہو ۔ اور کروٹ لیٹے رہو یا آرام سے ؟ پڑے رہو ۔ اس سے تو دوام حضور کی تعلیم شکل رہی ہے اور قرآن شریف میں یہ بھی ہے ۔ ان الله وملئكته يصلون على النبي يا أيها الذين
امنوا صلوا عليه وسلموا تسلما - یقیناً اللہ اور اس کے فرشتے درود بھیجتے ہیں اس کے پیغمبر پر اسے مسلمانو ! اے ایمان دارو اس۔ و اس کے رسول پر صلواۃ و سلام بھیجو اور اس پر نہایت اہتمام کرو یہ تین چار چیزیں تو منصوص ہیں ۔ قرآن میں مذکور ہیں ۔ خدائے تعالیٰ کے بہت سے اسمائے حسنیٰ ہیں جو ان کو پوری طور سے یاد رکھنے ان کی مداومت کرے وہ جنت کا مستحق ہو جائے گا ۔
قاعدہ یہ ہے کہ ہماری قوتوں میں جو قوت کمزور ہے اس کو ترقی دینے کے لئے ایسے نام کو منتخب کریں جو اس کے مناسب ہے ۔ قرابا دین میں ، مخزن المفرادت میں سینکڑوں ہزاروں دوائیں ہیں ۔ مرکب بھی ہیں مفرد بھی ان کا انتخاب کرنا بیمار کے لائق تجویز کرنا حکیم کا کام ہے اسی طرح اسمائے الٹی میں سے کسی شخص کے لئے کسی اسم کو منتخب کرنا عارف کا کام ہے ۔
اقسام ذکر اس سے پہلے ہم نے یہ بیان کیا ہے کہ طریق عمل میں اختلاف پیدا ہو جاتا ہے ۔ ہر شخص کا تجربہ جدا ہے ۔ مذاق جدا ہے ۔ اپنا اپنا انتخاب ہے ۔ کامل استاد وہی ہے جو طالب کے کے حسب حال ذکر و شغل بتائے ۔ بغیر تحقیق کے بغیر مناسبت کے کوئی ذکر بتا دینا یا کسی شغل میں لگا دینا
صفحہ 44 (اسکین nizamul-44.jpg)(13. Dhikr — Tailored Remedies by the Spiritual Physician)
یہ کام تو کسی عطائی کا ہے باہم حکیم تشخیص کر کے دوا دیتا ہے ۔ خمیرہ مروارید ، مفرح یا قوتی ، چاندی یا سونے کا کشتہ بیشک اچھے ہیں مگر کیا ایک ہی دوا سب کو دی جا سکتی ہے ؟ اس طرح کلمہ طیبہ اسم جلالہ مختلف طور سے ان کا ذکر کیا جاتا ہے ۔ بعض حبس دم کے ساتھ ذکر کرتے ہیں ۔ بعض ذکر خفی کرتے ہیں ۔ بعض ذکر جہری کرتے ہیں ۔
اس کے بعد ہم اذکار اور ان کے خصوصیات بیان کریں گے ۔ کلمہ طیبہ " لا اله الا الله محمد رسول الله " اس کو مختلف طریقہ سے پڑھتے ہیں ۔ کھیے ذکر دو ضربی لاک دل سے کینو اور ان کے ساتھ میری طرف لے جاؤ خدا کے سوائے بھتے
مخطرات میں خیالات ہیں پس پشت پھینک دو اور الا اللہ کہہ کر دامنِ رحمت الہی میں چھپ جاؤ گم ہو جاؤ باقی، باقی رہے اور فانی فنا ہو جائے اس کو بعض لوگ ذکرارہ بھی کہتے ہیں بعض قادری اور رفاعی - شاذلی دو ضربی ذکر کرتے ہیں ۔ مگر بعض قادری بیٹھ کر ذکر کرتے ہیں اور بعض کھڑے ہوکر ۔
طریقہ مولویہ یعنی مولانا جلال الدین روم کے بال اور رفاعیہ میں کھڑے ہو کر ذکر کرتے ہیں۔ رفاعیہ طریقے والے ذکر کرتے وقت اور اپنے وجود موہوم کی نفی کرتے وقت اسلحہ سے ضرب لگاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ میں نہیں ہوں اگر ہوتا تو مجھے ضرر پہنچتا ۔ ذکر سے مغربی ناف سے لا کو کھینچو، پھر سر کو سیدھے طرف گھماؤ او اور الا کا ضرب دو اور دل پر
اور اس ذکر میں لا کی شکل پیدا ہوتی ہے اور رفع خواطر میں بہت کام آتا ہے اس الا اللہ کا ضرب دو ۔ اس ذکر میں سہ مغربی ذکر میں تمام مطائف پر سے گذر جانا ہے ایسا ذکر اکثر نقش بندی لوگ کرتے ہیں
ذکر چہار ضربی چار زانوں بیٹھو ، سیدھے پاؤں کے انگوٹھے اور اس کے باز کی انگلی میں رگ کیماس ( جو بائیں پاؤں کے گھٹنے کے نیچے ہوتی ہے ( زور سے پکڑو ۔ بائیں پاؤں کے گھٹنے کے پاس سے بلکا جھٹکا دے کر لا کو هیچو اور خیال کرو کہ ضرب شیطان پر پڑا ہے ۔ شیطان ہمیشہ اس کی کوشش میں لگا ہوا ہے کہ انسان کو خدا کے خیال سے پھیرے اور خدا کی مخالفت میں کمر بستہ رکھے ۔ لا
پر ہے ۔ جس کا کام کو اللہ کے ساتھ ملاؤ اور سیدھے کھٹنے، اور سیدھے گھٹنے پر ضرب دو اور سمجھو کہ یہ ضرب خطرہ نفسانی پر ہے ہے کھانا، پینا اور جسم کے خواہشات کو پورا کرنا ۔ خطرہ نفسانی پر ضرب لگانے کے بعد الہ کو بھر کے هر
صفحہ 45 (اسکین nizamul-45.jpg)(13. Dhikr — Rhythmic Strikes & Stations of the Heart)
ساتھ ملاؤ اور سیدھے شانے پر ضرب دو ۔ یہ ضرب خطرہ ملکی پر ہے ۔ یعنی ہم کو نفس و شیطان کی کشمکش کی ضرورت نہیں ۔ نہ کسی کے ہم کو متنبہ کرنے کی حاجت ہے ۔ فرشتے ہمیشہ اچھی بات کی ہدایت اور بری باتوں سے بچنے کے لئے متنبہ کرتے رہتے ہیں ہم کو اس کی کوئی ضرورت نہیں ۔ پھر بائیں جانب یعنی دل پر الا اللہ کا ضرب لگاؤ کہ خدا کے سوا کوئی باقی نہ رہے شیطان اور نفس کا خطرہ "
نفس امارہ " کا نتیجہ ہے اور بار بار متنبہ کرتے رہنا اور برے کام پر ملامت کرتے رہنا یہ صفت ہے " نفس لوامہ " کی اور خدا کی طرف ہمہ تن متوجہ ہو کر بیٹھ جانا یہ کام ہے ۔ نفس مطمئنہ " کا قرآن ا يوسف - ٥٣ ) شریف میں ہے وما ابرئ نفسي انا ى إِنَّ النَّفْسَ لَأَمَّارَةُ بِالسُّوءِ إِلَّا مَا رَحِمَ رَبِّي
ایک اور جگہ ہے - يا يتها النفسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيةٌ . پارہ عم سورة النجر ۲۷ - ۲۸ ) پہلے ا پہلے نفس کی کشمکش جاتی ہے تو اطمینان قلبی حاصل ہوتا ہے ۔ پھر خدا سے راضی ہو جاتا ہے ۔ پھر خدا بھی اس سے راضی ہو جاتا ہے ۔ میں دم ذکر کرتے وقت بعض حضرات میں دم کرتے ہیں یعنی سانس کو روک لیتے ہیں اور
زبان کو موڑ کر تالو کو لگا دیتے ہیں ۔ پوری سانس کا روکنا بھی کئی قسم کا ہوتا ہے یعنی پیٹ میں کی ہوا کو بالکل خالی کرتے ہیں کہ پیٹھ کو جاکر لگ جائے اس کو تخلیہ بولتے ہیں ۔ اور بعض سانس سے پیٹ کو بھر دیتے ہیں اس کو تحلیہ کہتے ہیں ۔ بعض حضرات اُدھر بیچ میں سانس کو روک لیتے ہیں اس کو حصر نفس کہتے ہیں ۔
میں دم ہو یا حصر نفس اس سے سخت حرارت پیدا ہوتی ہے اور اس کے اثرات سے ایک قسم کی بے خودی اور افیون کی نشہ کی سی حالت پیدا ہوتی ہے ۔ بعض قادری اور چشتی ۔ رفاعیہ اور مولویہ ذکر جہر کرتے ہیں اس سے دل میں جوش پیدا ہوتا ہے اور عشق و محبت کی تحریک ہوتی ہے ۔
حبس دم کرنے والوں پر جو فنائیت آتی ہے اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی شخص نے کسی کو ڈبو کر مارا یا اس کو سانپ نے کاٹ لیا ۔ اور ذکر جبر کرنے والوں پر جو کیفیت طاری ہوتی ہے وہ آگ میں جلنے کے مشابہ ہے ۔ یا جرارہ بچھو کاٹنے کے مماثل ہے ۔ مرتے دونوں ہیں ایک سانس رکھنے سے مرتا ہے اور ایک جل کر مرتا ہے توحید اور فنا دونوں کو ہے ۔ مگر ہر ایک کی کیفیت جدا ہے ۔
افیون سے بھی نشہ آتی ہے ۔ مگر افسیونی خاموش رہتا ہے اور شرابی چیچنتا ہے کو دتا ہے ۔ ناچتا ہے ۔ نشہ دونوں کو ہے مگر دونوں کی نشہ میں فرق ہے ۔ بعض چشتی حضرات دو سو دفعہ لا الہ الا اللہ پڑھ کر چار سو دفعہ الا اللہ کا ضرب لگاتے ہیں اور چھ سو دفعہ الله الله
ذکر عینی بعض اور حضرات آنکھ کھول کر لآانہ اور سب کی نفی کر کے آنکھ بند کرتے ہوئے الا اللہ کہ کر اثبات کرتے ہیں مگر یہ ایک قسم کا پاس انفاس ہے اس سے بھی غیر معمولی آثار نمایاں ہوتے ہیں مگر یہ ذکر جہری نہیں ہے خفی ہے قلبی ہے ۔ بعض حضرات آنکھ کھول کر هو الظاهر
اور آنکھ بند کر کے هو الباطن کا ذکر کرتے ہیں یہ ذکر عینی ہے ۔ قادریہ طریقہ میں بعض حضرات لا اله إلا الله دو سو بار اللہ اللہ چھ سو بار اور یاحی یا قیوم (۲۰۰) بار پڑھتے ہیں یہ ذکر بعض بالمر کرتے ہیں بعض خفی طور ہے ۔ اس طریقے میں لا الہ اللہ سے اپنے ارادہ اور خطرات کو رفع کرتے ہیں ۔ واضح ہو کہ جرم کی تحقیق ارادہ تک ہوتی ہے ۔
اگر بالارادہ مجرم ہوا ہے تو سزا ہوتی ہے اس واسطے قادریہ طریقہ میں سب سے اہم ارادہ کا توڑنا ہے بے ارادہ جینا قادریوں کا کام ہے ۔ ارادہ سے ذمہ داری آتی ہے ۔ بے ارادہ پر ذمہ داری نہیں آتی لا الہ الا اللہ کا ذکر اس شخص کے لئے مناسب ہے جس کو خطرات آتے ہیں جس کو خطرات نہیں آتے اس کو اللہ اللہ کا ذکر کرنا چاہیے ۔ خواہ مخواہ غیر کو لاکر نکالنے کی کیا ضرورت ہے ۔
۔ اللہ اللہ کا ذکر ہر وقت لازم ہے ۔ خواہ ذکر جہری ہو یا جلی یا خفی ۔ ذکر کیا ہے ؟ نہ مجھولنے کا نام ہے ۔ چلتے پھرتے اٹھتے بیٹھتے خدا کی یاد کی دھن لگی رہنی چاہیے ۔ اس سے دوام حضور پیدا ہوتا ہے ذاکر اپنا کام کرتا ہے اور دوسروں کو اس کا علم نہیں ہوتا ۔ یہ ذکر ریا سے بچاتا ہے ۔ بعض
حضرات اپنے دوستوں سے یاد فراموش باندھتے ہیں جہاں بات ختم ہوئی پکار کر اللہ کہہ دیا ۔ دوسرے حضرات اگر ان کا دل حاضر ہے تو الحمد للہ کہ دیتے ہیں ۔ اگر غفلت اور چوک ہوئی ہے تو استغفر اللہ کہتے ہیں ۔ ذکر صعود و نزول الہ کو ناف سے کھنجو ام الدماغ یعنی وسط سر تک پہنچاؤ اور الا اللہ کے
ضرب کو پھر ناف تک پھنچاؤ ۔ ایسا ذکر بیٹھا ہوا کیا جاتا ہے ۔ اگر کھڑے یا لیٹے ہوئے ہو تو پیر کے
صفحہ 47 (اسکین nizamul-47.jpg)(13. Dhikr — The Mechanics of Negation and Affirmation)
انگوٹھوں سے لا الہ کو کھینچو اور ام الدماغ تک پہنچاؤ الا اللہ کو پھر پیر کے انگوٹھے تک پہنچاؤ اس ذکر سے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک بجلی ہے کہ کوند رہی ہے ۔ ذکر حدادی اپنے دونوں ہاتھوں کو ملاو اور گھٹوں پر کھڑے ہوکر لا الہ کہتے ہوئے ہاتھ کو بائیں طرف سے گھماتے ہوئے سر کے اطراف پھرا کر الا اللہ کا ضرب سامنے کی طرف مارو - حضرت
عبدالله حداد لوہاری کا کام کرتے تھے اس لئے اس ذکر کو حدادی کہتے ہیں ۔ اس کی نقل میں برکت ہے ۔ ذکر مشی الاقدام | اگر آہستہ آہستہ چلتے ہوتو ہر قدم پر اللہ اللہ دل میں بولو ۔ یا ایک قدم پر لا الله اور ایک قدم پر الا الله کہو کہو اور اگر تیز چل رہے ہو ر تیز چل رہے ہو تو ایک قدم پر لا اور دوسرے پر اللہ تیرے قدم پر اللہ اور چوتھے قدم پر لاھ بولو ۔
ان اذکار کا ماحصل کیا ہے ؟ وہی دوام حضور - وبي اذْكُرُوا اللَّهَ قِيَاماً وَقُعُوداً . وقت کو تم ضائع نہ کرو وقت بہت لا قیمت ہے ۔ اذکار کی بہت سی قسمیں ہیں ۔ کوئی ایک ذکر بھی جم جائے تو غنیمت ہے تفصیلات کے لئے دیکھو حضرت سید غوث گوالیار" کی " جواہر خمسہ " حضرت شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی کی کشکول کلیمی ، اور حضرت سید عبدالقادر جیلانی کی " فیوضات
قادریہ " اور حضرت شاہ رفیع الدین قندھاری کی " ثمرات مکیہ "۔ طریقہ قادریہ میں بعض اسماء کی زکواۃ دلواتے ہیں ۔ زکواۃ کیا ہے ؟ لاکھ یا سوا لاکھ دفعہ اللہ تعالیٰ کے کسی نام کو پڑھنا ۔ قرآن شریف میں کثرت بتائی گئی تو مائة الف اویز بدون سے یعنی لکھ یا اس سے کچھ زیادہ ۔ ہر اسم الہی کے ساتھ ایک توجہ شریف رہتی ہے وہ ایک دعا ہے جو سو ( ۱۰۰ ) یا پانچ
سو ( ٥۰۰ ) کے بعد پڑھی جاتی ہے ۔ تو جہات شریف ، کشکول شریف ، اور فیوضات قادری ، میں ملتے ہیں ۔ طریقہ قادریہ میں جن اسماء کی زکواۃ دی جاتی ہے وہ یہ ہیں ۔ لا اله الا الله الله الله . یا حی یا حی یا حی یا واحد يا واحد يا واحد یا عزیز یا وهاب یا ودود.
بعض حضرات چند اور اسماء کی بھی زکواۃ دلواتے ہیں یا ذا الجلال والاكرام . يا حي يا قيوم . يا ارحم الرحمين . اللهم رب النبي محمد . بعض حضرات اللہ ھو میں ھو کو خوب کھنچتے ہیں ۔ جہاں دوسرا خیال آیا ۔ جہاں سانس
صفحہ 48 (اسکین nizamul-48.jpg)(13. Dhikr — Auditory vs Silent Remembrance & The Divine Name)
ختم ہو گیا ۔ پھر شروع کیا یہ ذکر توحید کو پیدا کرتا ہے ۔ بعض لوگ صرف هو هو کا ذکر کرتے ہیں اور بعض ها ، هو ، هی کا ذکر کرتے ہیں جو خلاصہ بے لا اله الا الله محمد نه محمد رسول الله کا - شیخ اکبر کے پاس سیدھی طرف یا رب بائیں طرف
یا رب آگے بھی یارب پھر دوسری دفعہ اسی طرح سیدھی طرف یا ر ہی بائیں طرف یا رہی اور سامنے بھی یا رہی اور بعض لوگ اس طرح ذکر کرتے ہیں ۔ ایک دفعہ قال اللہ کہ کہ إِنِّی أَنَا اللهُ لا إِله إِلا انا کے نعرے مارتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ صدا خدائی ہے ۔ بغداد شریف کے بعض شیوخ ہر نماز کے بعد کلمہ طیبہ (۱۲۵) بار پڑھنے کی تاکید کرتے ہیں
ان تمام اذکار سے انوار پیدا ہوتے ہیں ۔ مہر حال اللہ کی یاد سب سے بڑی ہے اور اسی لئے اتنا ذکر کرد کہ لوگ تم کو دیوانہ سمجھیں اذكر الله حتى يقولوا مجنون شیخ کی اجازت سے کوئی ذکر کرو تو اس کا اثر ہی کچھ اور ہوتا ہے اللہ کے کسی نام کو بار بار پڑھنے سے اور بکثرت پڑھنے سے اس اسم سے ایک نسبت پیدا ہو جاتی ہے اور اس کی تجلی ذاکر کے دل میں ہونے لگتی ہے ۔
سلطان الاذکار ہر پیغمبر کے جدا اوصاف اور اعضائے رئیسہ میں سے ہر ایک کو ایک پغمبر سے خاص ربط و تعلق ہے ۔ مشائخین کرام فیض کے بارے میں یہ تصور رکھتے ہیں کہ فیض اللہ تعالیٰ کے پاس سے سید الانبیاء محمد رسول اللہ قاسم صلی اللہ علیہ و سلم کو آرہا ہے پھر وہاں سے خاص پیغمبر کو اور وہاں سے ان کے شیخ کو اور طالب ، شیخ میں سے اپنے دل میں کھینچتا ہے اس سے اس لطیفہ میں ایک
حرکت اور جذبہ محسوس ہوتا ہے ۔ ایک ایک لطیفہ ایک ایک آدمی میں ، ایک ایک پیغمبر میں خاص طور سے شدید و ممتاز رہتا ہے ۔ جب ہر ایک لطیفہ حرکت کرنے لگے تو ان سب کے مجموعے سے مجموعاً فیض کھنچتا ہے اور اس وقت وہ تحت قدم محمد مصطفے صلی اللہ علیہ وسلم ہو جاتا ہے اور سر سے پاؤں تک تمام جذبات کا مظہر و منبع بن جاتا ہے یہ اجمال بعد التفصیل ہے ۔ ایسے ذکر کو سلطان الاذکار
کہتے ہیں ۔ ادعیہ اذکار اور چھوٹے چھوٹے اور اد سے حضور پیدا ہوتا ہے ۔ ضرب الاعظم " میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کے ادعیہ ہیں ۔ صحیفہ کاملہ - میں حضرت امام علی زین العابدین کے ادعیہ ہیں ۔ ۔ فیوضات قادریہ " میں حضرت غوث الاعظم سیدی عبد القادر جیلانی کے ادعیہ ہیں ۔ ۔ الانوار
۱۴. ادعیہ — حزب البحر، جوشنِ کبیر اور اورادِ اکابر
القدسیہ - میں حضرت ابو احسن شاذلی کے اوراد ہیں ۔ بعض لوگ حضرت مولی علی مرتضی رضی اللہ عنہ کی طرف جوشن کبیر کو منسوخ کرتے ہیں ۔ حضرت سید غوث گوالیاری کی ۔ جواہر خمسہ " میں بھی بہت سے ادعیہ ہیں ۔ بہت سے ادھیہ دوسرے شیوخ طریقت کی طرف بھی منسوب ہیں - جزب البحر "
حزب النصر حضرت ابو الحسن شاذلی کی مشہور دعائیں ہیں اور حضرت احمد عبد الحق رودولوی رحمتہ اللہ علیہ کی دعائے حیدری - مشہور اور متعارف ہے - حصن حصین " میں صبح سے شام تک ہر کام کے لئے ادعیہ مذکور ہیں ۔ یہ ادعیہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم کے ہیں ۔ مگر عام طور سے ہر دہ کو اس کے وقت پر پڑھنے کے عوض پوری - حصن حصین کو سات روز پر تقسیم کر کے پڑھا جاتا ہے
درود شریف کے بھی بہت سے صحیفے ہیں ۔ ان میں سے اکثر دلائل خیرات میں مذکور ہیں ۔ مصر میں دو مجموعے اور چھپے ہیں جن میں بہت سے شوخ طریقت کے ادعیہ اور درود شریف ہیں ۔ درود شریف سے ٹھنڈی پر اطمینان کیفیت حاصل ہوتی ہے کیسا ہی اختلاج ہو ذکر سے بے چینی پیدا ہو صلواۃ و سلام سے رفع ہو جاتی ہے ۔
یاد رکھو ! جب تک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کی امداد نہ ہو اور ان پر صلواۃ و سلام نہ بھیجی جائے بھی اطمینان پیدا نہیں ہوتا ۔ وابتغوا إليه الوسيلة كا فرد اعلى محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی ہیں کسی نے حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ و سلم سے عرض کیا اگر میں تمام وقت صلوۃ و سلام میں گزاروں اور
اپنا تمام وقت اس میں صرف کروں تو حضرت نے فرمایا الان کفیت امرک اب تمہارے کام کے لئے صلوۃ و سلام بالکل کافی ہے ۔ اشغال | اب تک ہم نے جو کچھ بیان کیا ہے وہ پر جہیز تھے، دعائیں تھیں ان کے سوائے اشغال بھی ہیں ۔ اشغال کیا ہیں ؟ ایک خیال ہے ، ایک دھن ہے ۔ دھن میں دھن اپنی دھن پرائی دھن کا
پاپ نہ پن ۔ اٹھتے بیٹھتے چلتے پھرتے ۔ یہ دھن لگاؤ ۔ اللہ ہمارے ساتھ ہے وَهُوَ مُعكم اينما گفتم جدہر منہ کرو ادھر خدا ہی ہے اینما تولوا فتم وجه الله اللہ ہمارے میں ہے اندر بھی وہی ہے باہر بھی وہی ہے ۔ وفي انفسكم أفلا تبصرون اللہ شہ رگ سے بھی قریب ہے نحن اقرب
اليه من حبل الوريد آنکھیں بند کر کے بیٹھ جاؤ اور غور کرو میں کہاں ہوں ؟ میں نہیں ہوں ۔ جب تک وجود کا نور پڑرہا تھا میں تھا اور نظر آرہا تھا ۔ اب صرف خدا ہے وہ بذاتہ موجود ہے۔ میں ایک خیال تھا ۔ اب وہ خیال بھی کہاں رہا ۔ جو ہے سو ہے جو نہیں ہے سو نہیں ہے نہیں ہوں میں نہیں ہوں میں نہیں ہوں ہے خدا ہی ہے خدا ہے میں نہیں ہوں (حرکت)
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ ہر کھٹکے پر آدمی کا ایک جدا ہی التفات ہوتا ہے لا الہ الا اللہ میں تو بہت سے کھٹکے ہیں ۔ اللہ میں دو کھٹکے ہیں ۔ ایک ال ایک لاء . ھو میں ایک ہی کھٹکا ہے ۔ زیادہ کھٹکوں سے زیادہ التفات پیدا ہوتے ہیں اور ایک ہی کھٹکے پر انتشار نہیں ہوتا ۔ ذاکرین توحید پیدا کرنے کے لئے ایک کھڑ کا لیکر اس کو دراز کرتے ہیں اور آواز کو اور خیال
کو ذات واحد پر منطبق کرتے ہیں ۔ بعض حضرات ندی کے کنارے بیٹھتے ہیں پانی کے مسلسل بہنے کی آواز آتی ہے جس کی نہ ابتداء ہے نہ انتہا ہے اس پر اپنے دل اور خیالات کو لگاتے ہیں اس کو ذات حق پر منطبق کرتے ہیں ۔ اس سے ایک قسم کی محویت پیدا ہوتی ہے اور دلی پریشانی رفع ہوتی ہے شیخ شعری صاحب
فرماتے ہیں :
کسانیکہ یزدان پرستی کنند❖بہ آوازِ دولاب مستی کنند
دل اور خیال کا ایک نقطہ پر قائم رہنا توحید کو پیدا کرتا ہے اور فنائیت لاتا ہے ۔
سوتے ہیں تو اس خیال میں ہوتے ہیں کہ میں احدیت ذات میں فنا ہو رہا ہوں ۔ اور آنکھ کھولتے ہیں ، ہوشیار ہوتے ہیں تو سمجھتے ہیں کہ میں واحدیث کے جلوے دیکھ رہا ہوں ۔ بعض حضرات اپنے دونوں کانوں میں انگلیاں ٹھونس لیتے ہیں ۔ کانوں میں ایک آواز سنائی دیتی ہے جیسے پانی برس رہا ہو اور روز بروز انگلیوں کو تھوڑا تھوڑا بہٹاتے ہیں اور اپنے خیال کو اسی
آواز پر لگاتے ہیں ۔ جب انگلیں شکل بھی جائیں تو وہ آواز دائمی طور پر قائم رہتی ہے اس آواز کو ذات وحده لا شرک له پر الا شرک لہ، پر منطبق کرتے ہیں اور جس طرح کھرج کا سر قائم ہے ج کا سر قائم ہونے کے بعد دوسرے سروں کو نکالتے ہیں اسی طرح اس دائمی آواز کو - صوت سرمدی " کہتے ہیں بولنے چالنے اور کام کرنے کے وقت بھی قائم رکھتے ہیں ۔ حدیث شریف میں آیا ہے کہ وحی کہ وقت ایسا معلوم ہوتا ہے
صفحہ 51 (اسکین nizamul-51.jpg)(15. Ashghāl — Metaphysical Perceptions & The Ringing of Bells)
کہ جیسے کوئی پتھر پر زنجیر گھسیٹ رہا ہے یا ایسا سلوم ہوتا ہے کہ کوئی گھنٹی بجا رہا ہے کسلسلة الجرس اس کے بعد پیغمبر کو وحی آتی ہے ان کے متبعین کو الہام ہوتا ہے اس کے بعد رہا سہا ہوش وہ ھو کا پٹیل ۔ کا
بھی فراموش ہو جاتا ہے ۔ نہ آ نہ آنکھوں سے کھائی دیتا ۔ دیتا ہے نہ کانوں سے سنائی دیتا ہے ۔ ھو میدان ہے اس کو فنا کہتے ہیں میں حال اگر قائم رہ جاتا ہے تو مجذوب ہو جاتا ہے پھر جب ہوش آجاتا ہے تو جو کچھ کھویا تھا دوبارہ پاتا ہے اس کو بقا کہتے ہیں ۔ شروع شروع بچے سیکل چلانا سیکھتے ہیں ، تو ہمہ تن سیکل پر متوجہ رہتے ہیں اور اس کے
بیلنس ( توازن ) کا مردم خیال رکھتے ہیں ۔ جب بیاننس قائم ہو جاتا ہے اور سیکس چلانے کا حضور دائمی ہو جاتا ہے ۔ تو بات بھی کرتے ہیں مڑکر بھی دیکھتے ہیں ۔ کیا بیائنس کا خیال نہیں رہتا ہے ؟ نہیں ؟ ضرور رہتا ہے مگر تحت الشعور ہو جاتا ہے ۔ جب علم ذات ہو گیا تو اب غضت کہاں ؟ اور قبل کدھر ؟ سبحان اللہ ، جس شخص کو دوام حضور ہے وہ سراپا سرور ہے ۔
ذکر و اشغال کا مقصد محبوب سے نسبت ہونا بلکہ محبت ہوتا ہے اور یہ سب سے آخر میں آتی ہے اور اپنا عجیب و غریب رنگ دکھاتی ہے ۔ برسوں کا راستہ دنوں میں اور دنوں کا منٹوں میں سے کرتی ہے آخر یہ محبت ہے کیا ؟ ایک جذبہ ہے ، جو انسان کے دل پر مستولی ہوتا ہے ۔ محبوب سے ملانا دو کو ایک کرنا اس کا کام ہے ۔
در محفلِ یکتائی اغیار نمی گنجد❖اغیار کجا گنجد چوں یار نمی گنجد
برگشت دل و جانم از جلوۂ جانانم❖در چشمِ من اے حسرتؔ جز یار نمی گنجد
(حسرتؔ)
ہمیشہ خاموش رہتا ہے ۔ محبوب کی باتوں کے لئے سرا پا گوش ہوتا ہے ۔ نہ شرم ، نہ حیاء نہ عزت اندر ۔ ۔ نہ اس کا کوئی دوست - محبت بڑھ جاتی ہے تو محب غریب بڑ بڑاتا ہے ۔ واہی تباہی بنتا ہے ۔ حرمت ، نہ اس سب کچھ اس پر سے گذر جاتا ہے اور وہ ہمت نہیں ہارتا ۔ آخر ہوتا کیا ہے ؟ چاہ محبت میں پھاند تا ہے ۔
محبت کا پانی کیا ہے ؟ تیزاب ہے گل گلا کر پاش پاش ہو جاتا ہے ۔ عقلمندوں کے پاس محبت ایک بلا ہے ۔ اس سے جدا ہی رہنا بھلا ہے ۔
صفحہ 52 (اسکین nizamul-52.jpg)(16. Allegory of Love — The Parable of Marriage & Dedication)
۱۶. تمثیلِ محبت — شادی، شوہر اور بیوی کی عبرت انگیز مثال
تمثیل محبت اب میں ایک مثل دیتا ہوں شادی کیے ا شادی کیلئے ۔ اور خود شادی کیا ہے ؟ لڑکی جوان ہوتی ہے ۔ آنکھوں سے مستی ٹپکتی ہے ۔ ماں باپ کو فکر دامن گیر ہوتی ہے کہ کب اس کو برسے گا ؟ مشاطائیں نکلتی ہیں اور دولہا کا پتہ لگاتی ہیں ۔ غرض کہ ماں باپ دولے کا انتخاب کرتے ہیں ۔ اور لاجواب کرتے ہیں ، وہ ہوشیار ہوتے ہیں ۔ تجربہ کار ہوتے ہیں ۔
شادی ہو جاتی ہے تو کیا ہوتا ہے ؟ بیوی اپنے قرابتداروں کو چھوڑ دیتی ہے ۔ اپنے سلیوں کو بھول جاتی ہے ، اپنے دیگر خواہشات کو چھوڑ دیتی ہے سب تو سب اپنی عزت و آبرو کو بھی شوہر کے نذر کر دیتی ہے ۔ اس کا خیال ایک نکتہ پر قائم ہو جاتا ہے ۔ اب وہ ہے اور اس کا شوہر ہے ۔ کثرت وحدت میں مبدل ہو جاتی ہے ۔ اب بیوی شرکت کو پسند نہیں کرتی اور تو اور کبھی ہمارے شوہر کرنا
گوارا نہیں کرتی ۔ اس کو کہتے ہیں تفرید ۔ اس کا نام ہے توحید (حضرت ) تیرے گلے کا ہار بھلا اور نہیں ۔ میں لپٹ رہونگی سینے سے
غیر سے مجھ کو کام نہیں❖میں اور میرا یار بھلا
اس کا نتیجہ کیا ہوا ؟ تیرے بچے سو میرے بچے ۔ میں تیری ہوں تو میرا ہے ۔ تو اور نہیں میں اور نہیں: میں جو تیرا ہوں تو ہر چیز ہے میری تیری ❖ پھر یہ کیا بحث لگا رکھی ہے میرا تیرا
(حسرتؔ)
ابھی ہم نے بیان کیا کہ کثرت وحدت کا رنگ لیتی ہے ۔ بیوی اپنی عزت دیتی ہے تو میاں اس کا محافظ بنتا ہے۔
کی عزت بن جاتی ہے ۔ جب بیوی میں کی ہو جاتی ہے تو میں بھی اس کا ہو جاتا ہے ۔ کوئی بیوی کی طرف بدنگاہ سے نہیں دیکھ سکتا ۔ بیوی کا دشمن میاں کا دشمن ۔ بیوی کی آبرو کے سامنے میں کی جان - بیوی کا ساتھ میاں کے سوا کوئی نہیں دے سکتا۔ ساس نند یا بگڑی تو بگڑی بگڑے نہ میرا یار
مجھ کو نہیں ماں باپ کی حاجت مجھ کو بس میرا غمخوار اپنی عزت کا دینا نہ ماں کر سکتی ہے نہ مہن نہ بیٹی اب گھر کس کا ہے ؟ بیوی سمجھتی ہے کہ میرا ہے ، اور حق سمجھتی ہے ۔ اب محبت ایک نیا رنگ لیتی ہے ۔ باندی بن کر بیوی ہو جاتی ہے اور
صفحہ 53 (اسکین nizamul-53.jpg)(16. Allegory of Love — True Servitude & Relinquishing Ego)
تمام کاموں کی تمام چیزوں کی ذمہ داری اس کے سر آجاتی ہے ۔ یہ ہے عبدیت ۔ اولاد کی پرورش ان کی تعلیم و و تربیت ت کا انتظام ، گھوڑے کے دانے چارے کا انتظام ، موٹر کے پٹرول کا اہتمام ، سائس ، شوفر اور دوسرے نوکروں کو رکھنا اور ان سے کام لینا ، ان کو وقت پر ماہوار دینا یہ سب بیوی کا فرض ہے ۔ وقت پر کھانا پکوانا ۔ کھانا کھلانا کس کا کام ہے ؟ بیوی کا ۔ دن بھر گھر کے دھندے میں پھنسی
رہتی ہے جو کام شوہر نہیں کرتا ان سب کو پورا کرنا بھی اس کے فرائض میں سے ہے ۔ جب شام ہو جاتی ہے اور کام دھندے سے فراغت پاتی ہے، نوکر چاکر سب ہٹ جاتے ہیں ، اپنی اپنی جگہ سوجاتے ہیں تو وہ میاں کی طرف منہ کر کے پلنگ پر آکر لیٹ جاتی ہے ۔ میاں سے ہستی بولتی ہے ۔ میں بات کرتے کرتے غیب سے ہو جاتے ہیں ۔ ہیوی پوچھتی ہے ۔ اجی آپ کہاں
تھے ؟ یہ بولتے بولتے چپ کیوں ہوگئے تھے ۔ میں ہنس کر جواب دیتے ہیں میں تو نہیں تھا ۔ واہ رے عبدیت کہ تو کس نقطہ کمال تک پہنچ گئی ہے ۔ صاحبو ! مجھ کو جو کچھ کہنا تھا کہ دیا ۔ اب تم جانو اور تمہارا کام الاهل بلغت الاهل بلغت عقلمندوں کو اشارہ کافی ہے ۔ مثال کو ممشل نہ پر منطبق کرنا ، مجاز سے حقیقت کی طرف پہنچنا اب
تمہارا کام ہے ۔
خوشتر آں باشد کہ سرِّ دلبران❖گفتہ آید در حدیثِ دیگراں
❖اللہ بس ، باقی ہوس ۔❖
عبداللہ کی دعا : یا اللہ ! تیری کنہ کے ادراک میں شہبازِ بلند پروازِ فکرِ سلیم پر و بال شکستہ ہے
اور تیری معرفت کے سنگستان میں تو سن عقل قدیم سکندری خوردہ ۔ تجھے کوئی نہیں جانتا ، تو پھر میں کس کو مانتا ہوں ؟ تو پوشیدہ ہے تو تجھے کس نے چھپایا ؟ تو تو عیاں ہے تو پھر کہاں ہے ؟ ؟ اگر تو عرش پر ہے تو پروبال دے کہ اڑ کر تجھ تک پہنچوں اگر تو قریب ہے تو آنکھ دے کہ تجھ کو دیکھ سکوں ۔ اگر تو میرے دل میں ہے تو برقی رو بنادے کہ اپنے آپ میں گھسوں اور تجھے پاؤں اگر تو مل نہیں سکتا
تو ہم کو یہ فطرتاً طلب کیسی ؟ اگر خدا کا بندہ سے ملنے کا قاعدہ نہیں تو میں اپنے سے بیزا ہوں ، مرنے کو تیار ہوں ، اگر میں جلوں کا تو میرا دھواں عرش تک کھینچے گا ۔ خاک ہو جاؤں گا تو بگولہ بن کر اڑوں گا اور تیرے دامن تک پہنچوں گا ۔ مجھے صفحہ ہستی و وہمی سے محو و محق کرے ۔ طلس و طمس کردے ،
صفحہ 54 (اسکین nizamul-54.jpg)(17. ‘Abdullāh's Prayer — The Supplication of Annihilation & Abidance)