🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
شجرہ طیبہ قادریہ قدیرِیہ حسرتیہ
Shajarah Qādrīyah: The Golden Spiritual Lineage, Sacred Masnavi Invocations & Essential Daily Litanies
بحر العلوم حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ حسرتؒ
Bahr al-‘Uloom Hazrat Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri Hasrat (Rh.A)
Major Sayyid Imam al-Din Qadiri / Mahmudiyah Machine Press, Charminar, Hyderabad Deccan · Authenticated Silsilah Edition with Awrad-e-Dharuriyyah
آیت [سورۃ المائدہ 5:35:۳۵]
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ
شَجَرَۂ طَیِّبَہ قَادِرِیَہ قَدِیْرِیَہ حَسْرَتِیَہ

ترتیب و انتخاب: بحر العلوم حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ حسرتؒ
باہتمام: میجر سید امام الدین قادری قدیری
مطبوعہ: محمودیہ مشین پریس، چار مینار، حیدرآباد دکن

عنوان ہے اس کا ذکرِ مولا ذکرِ مولا ہے سب سے اولیٰ
یا رب! بطفیلِ شاہِ لولاک اِس مشتِ خاک کو تو کر پاک
رکھ سنتِ احمدی پہ قائم اور خلقِ محمدی پہ دائم
یا سیدنا جنابِ صدیق اور نائبِ مصطفیٰ بہ تحقیق
اخلاص و یقیں ہو عنایت ہو ہم کو عبودیت کرامت
من اہلِ البیت تم ہو سلمان حاصل ہو ہمیں رضا و رضوان
بطنِ صدیق تم ہو قاسم ہم راہِ نجات پر ہوں قائم
یا صادق یا امام جعفر ہو صدق و صفا ہمیں میسر
صدقے سے جنابِ مرتضیٰ کے رکھنا محفوظ ہر بلا سے
شاہِ شہداء امام مظلوم ہے شان تری جہاں کو معلوم
کہتا ہوں یا حسین ہردم ہو تیرے نہ غم سوا کوئی غم
یا زین العابدین علی نام کر اپنے غلام کو نہ ناکام
ہمنامِ رسول امام باقر صابر رہوں اور رہوں میں شاکر
موسیٰ کاظم امامِ برحق کر دو مجھے محوِ ذاتِ مطلق
یا حضرت تم علی رضا ہو تسلیم و رضا ہمیں عطا ہو
یا خواجہ کرخی شیخ معروف کر دیجیے صفاتِ حق سے موصوف
تم واقفِ سیرِ حق ہو سَرِی اس سیر سے ہو آگہی ہمیں بھی
یا خواجہ جنید شیخِ بغداد میں آپ کا ہوں رہے مری یاد
تم سیدِ طائفہ نہیں ہو رہبر ہو پیشوائے دیں ہو
یا شبلی تم خدا کے ہو خاص حاصل ہو مجھ کو صدق و اخلاص
یا عبد الواحد تمیمی مغلوب ہو سیرتِ لئیمی
اے طرطوسی شیخِ دین محمد برکت سے تری بر آئے مقصد
تم خواجہ علی ہو شیخ ہکّار بیڑا کر دیجیے مرا پار
یا شیخ ابو سعید قاضی برکت ہے تری خدا ہو راضی
یا شیخِ شیوخ غوثِ اعظم ہو قبلہ و کعبۂ دو عالم
ہم سا نہیں دوسرا تمہارا ہر جا پہ ہے آسرا تمہارا
عبد القادر ہو حامیِ دیں ہو فرزندِ شفیعِ مذنبین ہو
عبد اللہ بن علی اسدی مجھ پر بھی رہے نظر کرم کی
اے سیدی عبد اللہ ابن یوسف ہم سب پہ ہو آپ کا تلطف
یا شیخ احمد امامِ اوحد یا شیخ محمد بن احمد
ایمان سے اٹھیں ہم اس جہاں سے ہر بار رہیں امن اور اماں سے
یا فخر الدین شیخ ابو بکر شیطان کا ہم سے دور ہو مکر
یا محی الدین شیخ احمد خادم ہوں تمہارا گرچہ ہوں بد
یا شیخ یمین سراجِ دیں اب بر لاؤ ہماری حاجتیں سب
یا اسماعیل یا زبیدی ہے فیض کا منتظر پیامی
یا اسماعیل ابن صدیق اے واقفِ رازِ اہل تحقیق
نسبت ہے تری جبروتوں میں رکھ حشر کو اپنی جوتیوں میں
مشروعی احمد ابن موسیٰ ہم کو تو ہے آپ کا بھروسہ
یا شیخ جنید ابن احمد ہے آپ سے چشمِ لطف بے حد
یا عبد القادر یمانی رکھو مری دو جہاں میں بانی
یا میر دامی امینِ دیں ہو حاصل مجھے دولتِ یقیں ہو
اے شیخ صفی الدین احمد اے ناصرِ ملتِ محمد
اے ساکنِ طیبہ و یافعی کب تک رہے یہ جگر خراشی
یا عبد اللہ یا فقیر اب ہوں دور ہماری مشکلیں سب
یا عبد اللہ ابن احمد تم شیخِ بروم ہو مجدد
فرزندِ رسولِ کبریا ہو آئینہ دل مرا صفا ہو
یا شیخ بروم میرے مولا سید علوی ہے نام تیرا
ناکارہ اگرچہ ہوں جہاں کا بندہ ہوں میں تیرے خاندان کا
یا سید خواجہ رحمت اللہ نائب ہو رسول کے تم اے شاہ
سنت کی ہو پیروی میسر غفلت ہو دور دل سے یکسر
فاروقی شیخ امامِ یکتا ہے نام رفیع الدین تمہارا
رفعت ہو مجھے بھی دیں میں حاصل ذاکر شاغل رہوں نہ غافل
یا شیخ نبی کے جانشیں ہو قطبِ وقت اور شجاعِ دیں ہو
ہو تم مشکل کشا کی اولاد مشکل میں پڑا ہوں دو مری داد
یا سید بادشاہ عالی جاہ تم شاہ ہو اور حقائق آگاہ
استغناء سے رہوں سدا حال ہو مجھے بھی اس میں شاہی کمال
محبوب اللہ خواجہ صدیق ہم سب کے دلیلِ راہِ تحقیق
ہو حکمِ شریعت ہم کو حاصل کشف و الہام پر ہوں عامل
سب تیرے یہ اولیاء ہیں یا رب ہم بندے پُر خطا ہیں یا رب
امید یہ ہے ترے کرم سے راضی ہے اُن سے تو، ہو ہم سے
ان سب پہ تو کر نثار رحمت ہر آن میں سو ہزار رحمت
ہیں عبد القدیر میرے رہبر یا رب رکھ اپنا فضل ان پر
ہر دم ہوں مدارج ان کے افزوں ہوں سلب و زوال سے وہ مامون
جو جو اس شیخ کے ہیں خادم رکھ ان پہ اپنا لطف دائم
ہو سب کو نجات یا الٰہی اس کشتی کو نہ ہو تباہی
ہم کو توفیق دے خدایا اور توبہ کو قبول فرما
امید اور خوف ہوں برابر صابر شاکر رہوں میں یکسر
تجھ پر ہی رہے مرا توکل يَا مَنْ بِعَطَاهُ يُرْزَقُ الْكُلّ
ہر بات ہو تری مجھ کو تسلیم دے صدق و صفا کی مجھ کو تعلیم
کر بخل و حسد سے پاک دل کو اور دور یہ حبِّ جاہ بھی ہو
دنیاے دنی پر ہوں نہ مائل استغناء مجھ کو ہو وہ حاصل
کر عجب و ریا سے صاف اور پاک کر مجھ کو گناہ پر نہ بے باک
مجھ کو مجھ پر نہ چھوڑ اک آن ہر حال میں رہ مرا نگہبان
تو مل جا آرزو ہے میری ہو دور مری خودی الٰہی
فانی کا فنا ہی ہونا اولیٰ باقی کی بقا ہے سب سے اعلیٰ
اتمام پہ حمدِ حق ہے لازم صلوات نبی پہ اس کے دائم
أَيُدْرِكُنِي ضَيْمٌ وَأَنْتَ ذَخِيرَتِي أَلْقَى الظُّلْمَ فِي الدُّنْيَا وَأَنْتَ نَصِيرِي
فَعَارٌ عَلَى حَامِي الْحِمَى وَهُوَ قَادِرٌ إِذَا ضَاعَ فِي الْبَيْدَاءِ عِقَالُ بَعِيرِي
اَوْرَادِ ضَرُوْرِیَّہ (سلسلۂ قادریہ قدیرِیہ حسرتیہ)

۱۔ بعدِ ہر نماز: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ» ۱۰۵ بار، بعد ازاں «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللّٰهِ» ۱ بار۔
۲۔ ہر روز: «اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَآلِهِ» اقل مرتبہ ۳۰۰ بار۔
۳۔ «يَا شَيْخ عَبْدَ الْقَادِرِ شَيْئًا لِلّٰهِ» ۲۰۰ بار۔
۴۔ «يَا مُحَمَّدُ صِدِّيقُ يَا مَحْبُوبَ اللّٰهِ» ۳۰۰ بار یا «يَا طُورَ التَّجَلِّي» ۲۰۰ یا ۳۰۰ بار۔
۵۔ «اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْ عَبْدِكَ عَبْدِ الْقَدِير» ۳۰۰ بار۔

یا قطب یا غوثِ اعظم یا ولیِ روشن ضمیر بندہ ام درماندہ ام جز تو ندارم دستگیر
پروردگارِ درگاہِ والا علم اے آفتابِ خاطر انوارِ شاہ با پیرانِ پیر