🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
مرآۃ الحقائق: منظوم تفسیرِ فاتحہ و اقسامِ حکماء
Mir’āt al-Ḥaqā’iq: The Mirror of Realities, Poetic Exegesis of al-Fatihah, Metaphysical Wisdom & Supplications
بحر العلوم حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ حسرتؒ
Bahr al-‘Uloom Hazrat Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri Hasrat (Rh.A)
Habibullah Khan / Shams al-Islam Press, Hyderabad Deccan · Authenticated Poetic & Metaphysical Masnavi Edition
مِرْآۃُ الْحَقَائِق
علامہ استاذ العلماء بحر العلوم حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ قادری حسرتؒ

باہتمام: حبیب اللہ الدین صدیقی مساوی
مطبوعہ: شمس الاسلام پریس، حیدرآباد دکن
قیمت: ۲ روپے ۲۵ پیسے ($2.25)

سورۂ فاتحہ (منظوم ترجمہ و تفسیر)
نامِ خدا میں برکت ہے، جو با لطف و رحمت ہے میرا خدا با عظمت ہے، جس کی اعلیٰ نعت ہے
سارے عالم کا رب ہے، سب پر اس کی رحمت ہے روزِ جزا کا مالک ہے، جس کا نام قیامت ہے
اپنے مالک سے مانگو، جو کچھ تم کو حاجت ہے اس کی ہی ہو بندگی، اس سے ہی استعانت ہے
ہم کو سیدھی راہ چلا، جس میں تیری ہدایت ہے اُن لوگوں کی راہ چلا، جن پر تیری عنایت ہے
راہ سے گمراہوں کی بچا، جن پر تیری لعنت ہے
معارفِ علم: حقیقت، حکمت، اور احوالِ روح
علم ہی رازِ حقیقت، علم ہی بسترِ حکمت ہے علمِ صحیح ہی نعمت ہے، جس پر مدارِ عقیدت ہے
علم کا ہم پر ہے فیضان، اور ہے کیا جو حقیقت ہے ہر اک حِس سے آتی ہے روح کو علم کی صورت ہے
علم تمہارا کام نہیں، وہ تاثیرِ قدرت ہے عالمِ روح مجرد ہے، غیر میں اس کی جہالت ہے
حُسنِ ظاہر، حقیقتِ حال، تماشائے علم، اور اصلِ عنایتِ الٰہی
حسنِ ظاہر سے ہوتی حال کی معلومیت ہے تحتِ فنا ہے ہر دم سیر، باقی علم کی حالت ہے
لاقانی غیر فانی، یہ تو صاف ہدایت ہے سارے تماشے علم کے ہیں، علم ہی رنج و راحت ہے
سب کچھ صحیح لیکن حضرت! اصل خدا کی عنایت ہے
اقسامِ حکماء: صوفی، متکلم، اشراقی، فلسفی، اور سوفسطائی
تبعِ نبی و روشن دل صوفیِ عالی ہمت ہے تبعِ نبی با عقلِ سلیم اہلِ کلام و ملت ہے
صاحبِ کشف و خود مختار جس میں اشراقیت ہے صاحبِ عقل و خود مختار فلسفیِ بے وقعت ہے
سوفسطائی کہتا ہے جو ہے غیرِ حقیقت ہے
صدق و کذب، اصلِ وجود، اور احکامِ ممکنات
جان حقائق ثابت ہیں، منشاء سب کا وحدت ہے صادق جس کا منشاء ہو، کاذب غیرِ حقیقت ہے
اس کے قول سو اس کا قول، بے شک غیرِ حقیقت ہے کون و حصول ہے عقلی بات، اصل وجود حقیقت ہے
نیست بھلا کیا ہوگا ہست، باطل قلبِ حقیقت ہے محض عدم ہوگا کیونکہ جو ہے اس میں اضافت ہے
ہست ہی ہے جو ہے اس کی صورت ہے بود کو اشیاء عارض ہیں، حائل گشتِ وحدت ہے
خارج میں ہے اصل وجود، علم میں ساری خلقت ہے ممکن کا بالعرض وجود، ہستیِ حق کی حقیقت ہے
باطل ہوتا ہے معدوم، مخفی اصل حقیقت ہے اول و آخر ہست ہی ہے
وحدت و کثرت: مجمل تا تفصیل، ذات و صفت، اور مراتبِ وجود
مجمل لیتا ہے تفصیل، وحدت سے سب کثرت ہے پہلے ہم تھے وحدت میں، اب تو ہم میں وحدت ہے
مطلق وحدت سب سے عام، جس میں وحدت و کثرت ہے روحِ وحدت اور واحد، روح و مثال و شہادت ہے
ذات و صفت و فعل و اثر، منشاء سب کا وحدت ہے
ذات، صفات، اسمیت، اور امہات الصفات
احد: ذات جسے عارض نعت، ذات و صفت اسمیت ہے ذات و صفت مبہم میں غیر، منشاء میں عینیت ہے
شعر ہے جب ہی شاعر ہے، حادث اس کی قرأت ہے بعض صفات حقیقی ہیں، بعض میں ہوتی اضافت ہے
بعض صفات مرکب ہیں، بعض میں ہوتی رباطت ہے امہات الصفات: علم و حیات و سمع و بصر، قول و ارادہ و قدرت ہے
اعیانِ ثابتہ، فیضِ اقدس، اور اسرارِ تقدیر (مبرم و معلق)
عینِ ثابت غفلت ہے، بے سمجھے علامت ہے، بے سمجھے کام نہ سمجھ کے کرنا حکمت ہے نظم بھی جمیل ہی ہے، نظم میں پیدا رفعت ہے
عینِ ثابت ہے معلومِ غیر، ہر اک کی طبیعت ہے فیضِ اقدس سے معلوم، جعل سے جس کو بساطت ہے
تَیّار 'کُن' سے پہلے جو کچھ ہے، وہ ما فوق القدر ہے تقدیر: ترتیبِ اعیان میں ظہور، عینِ قدر و قسمت ہے
غیر مبدل ہے مبرم، بدل معلق قسمت ہے علمِ الٰہی اُم الکتاب، غیر مبدل حالت ہے
لوحِ مثال میں ہے تغیر، کیونکہ زیریں صورت ہے کسب و کاسب قدر سے ہیں، قدر کو سب کی وسعت ہے
فطرت، حکمتِ خلقت، اور آئینہ ہائے قدرت
وہی نمایاں ہوتا ہے، جس کی جیسی فطرت ہے نظمِ جہاں پر غور کرو، جو ہے حسنِ حکمت ہے
دیتا ہے ہر اک کو حکیم، جس کی جیسی لیاقت ہے قدرتِ وسیع آئینہ، ظاہر ہوتی صورت ہے
اجزاء کے احکام ہیں اور، کل کی اور علامت ہے
مراتبِ خلقت: کُن، ارواح، عالمِ مثال، اور عالمِ اجسام
عین سے جب 'کُن' ملتا ہے، حادث ساری خلقت ہے کُن سے روح بنی سب کی، پیچھے مثال و شہادت ہے
لیتی صورت کو ہے مثال، روح جو ہے بے صورت ہے تحتِ زمان و وزن و بعد، جسم کی یہ تو علامت ہے
کشفِ مثالی میں تبدیل ہوتی وصف سے صورت ہے
زمانہ، دہر و سرمد، فیضِ مقدس، اور کُلَّ یَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ
ذات و ہستی جدا جدا، حکمِ اہلِ شہادت ہے سب کے خالقِ علم میں، ایک وجود اور کثرت ہے
ایک ہی ذات دیتی ہے عینِ وجود حقیقت ہے ماضی و مستقبل ہیں عدم، جو ہے حال کی ساعت ہے
ماضی و حال و مستقبل، بہرِ زمان و خلقت ہے قبلِ 'کُن' تو سرمد ہے، دہر تو قبلِ شہادت ہے
فیضِ مقدس دیتا ہے عین کی جیسی طبیعت ہے ہر دم ہے امدادِ وجود، جس سے ساری جدت ہے
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ، ہر دم تازہ جلوت ہے جلاء و استجلاء: کمال و جمال لگے، یہی تو وجہِ خلقت ہے
میری محبی میں مخفی اس کی محبوبیت ہے
خیر و شر: مرآتیتِ عبد، عدمِ شر، اور ظہورِ سخاوتِ حق
میں بھی نکلا کام ہی کا، مجھ میں مرآتیت ہے فقرِ گدایاں سے ظاہر ہوتی جود و سخاوت ہے
خیر سے خیر ہی ہوتا ہے، برہمی میں شرارت ہے شریت سب عدم سے ہے، ہست میں سب خیریت ہے
فہم میں جو شر آتا ہے، مرجع اس کا اضافت ہے خلق و کسب: ظاہرِ خیر و شر سب کا کرتار ہے
برا بھلا ہم کرتے ہیں، منشاء کیونکہ طبیعت ہے
جبر و قدر، اخلاق و عقل، اور ضرورتِ وحی و رسالت
جبر و قدر: قبلِ ارادہ مجبور، بعدِ ارادہ قدرت ہے کامل علت میں عاجز، ناقص میں کچھ قدرت ہے
نظمِ جہاں میں عاجز، انسان میں جزئی طور سے قوت ہے مصلح ہادیِ دنیا ہے، سحر و خیالی قوت نہیں
فلسفہ عقل سے پیدا اخلاق، دین بہ وحی و رسالت ہے ولی تابعِ پیغمبر ہے، ولی کو خدا سے کرامت ہے
رسالت: مرضی و نا مرضیِ خدا، ظاہر کرتی رسالت ہے خاتم النبیین دینِ محمد ہے، توحید سارے جہاں کو دعوت ہے
ایک خدا کو سب پوجیں، یہ توحید خوب ہے
اعجازِ قرآن: وجوہِ اعجاز، پیشین گوئیاں، اور ابدی حفاظت
اعجازِ قرآن: وجہِ اعجازِ قرآن، حضرت کی ایسی شوکت ہے ماضی و مستقبل کی خبر، مملو جس میں صداقت ہے
زیر و زبر کا فرق نہیں، کیا قرآن کی حفاظت ہے سارے منتر ہو گئے ہیچ، کیسی اثر میں قوت ہے
کمی، زیادت اور تغییر ناممکن، وہ بلاغت ہے
اعجازِ قرآن: فصاحت، اسلوبِ الٰہی بمقابلہ حدیث، اور عالمگیر غلبہ
نغمہ اور الفاظ میں تیر، کمالِ فصاحت ہے پست و بلند نہیں اس میں، ایک ہی اس کی حالت ہے
جس نے دیکھا قرآن، وہ تو محوِ حیرت ہے اسلوبِ قرآن ہے اور، اور حدیث کی حالت ہے
شانِ خدائی ظاہر ہے، لہجہ میں کیا سطوت ہے سب سے بڑھ کر ہے تعلیم، جو مقصودِ رسالت ہے
قرآن نے سب کتابوں میں کچھ نہیں چھوڑی وقعت ہے کفر و شرک کی اصلاح، جس میں فتنہ و آفت ہے
سارے جہاں کو کر دیا زیر، کیا قوت کیا عظمت ہے
قیامت، برزخ، جزا و سزا، اور احوالِ قبور
خالی جاتا کب ہے کام، صرف تعبیرِ مصور ہے قیامت برزخ: سب کا بدلہ لازم ہے، دوزخ ہے یا جنت ہے
با امید و بیم دریافت، اہلِ قبر کی حالت ہے تم پر اے اہل قبور سلام، جلد ہماری معیت ہے
علم مشہود بن جاتا ہے، جس دم ہوتی قیامت ہے جو کرنا ہو یاں کر لے، ورنہ پیچھے ندامت ہے
شیخ و بیعت: صحبتِ صالحین، انتخابِ مرشد، اور ادبِ طریقت
نسبت سے سب کچھ ہے، اچھی صحبت نعمت ہے دیکھ سمجھ کر دینا ہاتھ، ورنہ آگے ندامت ہے
غیر سے جو کر دے آزاد، لازم اس کی محبت ہے مرشد سب کا ہے معیار، اس میں شانِ ہدایت ہے
ایک ہی مرکز پر جم جا، اس میں برکت ہے سب کچھ ملتا ادب سے ہے، سوءِ ادب میں شامت ہے
المنجیات: توبہ، توکل، تقویٰ، اخلاص، قناعت، اور صبر
منجیات: توبہ، توکل اور تقویٰ، صبر و رضا کی پیشیت ہے توحید و اخلاص میں نجات، شرکِ خفی میں لعنت ہے
ہے شاہ بے تخت و کلاہ، جس کے دل میں قناعت ہے صبر کرو گر مشکل میں، آخر فتح و نصرت ہے
بڑے چچا کا ہے بیٹا جس میں اگر عصبیت ہے اپنی خواہش دور کرو، بہتر ترکِ شہوت ہے
تسلیم و رضا، طہارتِ قلب، اور دل بہ یار دست بہ کار
جو ہوتا ہے اچھا ہے، اپنی اپنی قسمت ہے دیتا ہے ہر اک کو علیم، جس میں اس کی حکمت ہے
نمک حرامی آقا کی، غیر سے عرضِ حاجت ہے دشواری سے جاتا ہے، حُبِّ جاہ قیامت ہے
چھوٹی بات ہے چھوٹے کی، بڑے میں عیب قبیحت ہے دل با یار و دست بہ کار، یہ طریقت میں بصیرت ہے
دل میں خلق اور خلق سے دور، ناقص رہبانیت ہے
ذکرِ الٰہی، درودِ پاک، اور تاثیرِ اسماء و ادعیہ
یادِ خدا ہے نورِ ہدیٰ، غفلت میں شامت ہے اپنے نبی پر پڑھو درود، اس سے پیدا نصرت ہے
جن اسماء کا ورد کریں، ویسی آتی حالت ہے وہ آیت وہ اسم پڑھو، تم میں کم جو قوت ہے
مال پرستی اور انسان؟ جس میں شانِ خلافت ہے! نامِ خدا اور بہرِ غرض؟ یہ تو سخت حماقت ہے!
حبسِ دم سے محویت، جہر سے جوشِ محبت ہے ہر دم کا ہے ایک عمل، یہی انگیختِ شمار ہے
مشورت، ابن الوقت، اور قدرِ عمل و عنایت
کام کرو یا بات کرو، کرو وہی جو درست ہے مشورت: صوفی جو ہو ابن الوقت، وقت بہت لاقیمت ہے
باتوں سے کیا ہوتا ہے، عمل سے سب کچھ عزت ہے عمل ہو کیوں کر بے قیمت یار، عمل کے ساتھ عنایت ہے
تم ہو خدا سے گر راضی، سمجھو اس کی عنایت ہے ہر دم ظہورِ وصفِ خدا، تم کو دعا کی ضرورت ہے
پوچھ کے ہر دم کام کرو، یہی کمالِ عبادت ہے سب سے مقدّم حکمِ نبی، کیونکہ وہ با عصمت ہے
قربِ فرائض و نوافل، ترکِ ارادت، اور اسرارِ خرقِ عادت
قربِ فرائض و نوافل: اصل اچھا کام جس میں مٹ جائے اپنی مشیت ہے قربِ فرائض گر پوچھو، اپنا ترکِ ارادت ہے
ترکِ ارادی اور ہے شئے، اور ہی ترکِ ارادت ہے حسبِ تقاضا کام کریں، یہی کمالِ حکمت ہے
حُسنِ عمل ہے وجہِ ثواب، عرفان وجہِ قربت ہے خوف کو خوف نہیں لیکن، وجہِ خلق محبت ہے
ترکِ عادت میں اپنے مخفی، خرقِ عادت ہے دیکھا تو کیا دیکھا، اس میں کتنی قلت ہے
کھیل تماشا لاحاصل، مقصد اصل حقیقت ہے
مردِ باہمت، عشقِ الٰہی، اور لذتِ یادِ خدا
قدم بڑھاتے ہی رہنا، مرد ہے جو باہمت ہے اپنی فکر کا کام رہے، فکرِ غیر مصیبت ہے
عشقِ اللہ و یادِ اللہ، یہی ہماری دولت ہے سارے جہاں کو جاؤ گے بھول، یاد میں ایسی لذت ہے!
فنا: مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ، عجز و انکسار، اور حقیقتِ عبدیت
فنا: مَنْ عَرَفَ خود فہمی ہے خدا فہمی، یہی تو بابِ حقیقت ہے انسان میں نہیں کون سی شئے، وہ تو تسلیمِ حیرت ہے
پست خیالی ہے پستی، بالا بینی رفعت ہے طلب تمہاری محدد نہ ہو، لا تُحْصیٰ جب جلوہ ہے
فتح شکست میں ہے اپنی، پستی عینِ رفعت ہے ظاہر کرنا اپنا قصور، لازمۂ عبدیت ہے
جس کا جو ہے اس کو دیدے، واجب ردِّ امانت ہے جو اول تھا آخر ہو، یہی کمالِ ارادت ہے
باطل کا اڑ جائے رنگ، آئے نکل جو حقیقت ہے فعل و وصف و ذات فنا ہوں، تو پھر عبدیت ہے
عبدیت ہی سے ملتا، تم کو تاجِ خلافت ہے
ناٹکِ عالم، خدمتِ خلق، اور مدارِ نیت
سب سے بہتر ہے وہ، جس کی ساری خدمت ہے دیکھنے والے کی خاطر، ناٹک میں سب حرکت ہے
ناٹک میں جو کام کریں، ان کو ملتی اجرت ہے خلق کی خدمت کرو سدا، خدمت میں سب عزت ہے
کام کا ثمرہ ملتا ہے، جس کی جیسی نیت ہے
شریعت، طریقت، حقیقت، اور کارِ عشق و محبت
شریعت: ہر اک کا حق ادا کریں، یہی طریقِ شریعت ہے طریقت: اس کی رضا میں کام کریں، اس کا نام طریقت ہے
حقیقت: باطل کو باطل سمجھیں، جان میں عرفانِ حقیقت ہے محبت: سب کو آگ لگا دیں، یہی کارِ عشق و محبت ہے
فرض ہے اے حسرتؔ تسلیم، اس میں راہِ سلامت ہے!
مناجات: نورِ دل، دستگیریِ مولیٰ، اور غلبۂ اسلام
یا رب تو با قوت ہے، یا رب تو با قدرت ہے نور سے میرا دل بھر دے، دور ہو جو کچھ ظلمت ہے
ہاتھ پکڑ کر مجھ کو اٹھا، تجھ میں سب کچھ قدرت ہے مجھ پر ہر شئے ہے دشوار، لیکن تجھ کو سہولت ہے
کفر پہ غالب ہو اسلام، ہاتھ میں تیرے نصرت ہے
التجائے بندگی: پابندیِ فرض و سنت، طلبِ رحمت، اور اخلاص
مجھ کو راضی رکھ اس پر، جس میں تیری رضا ہے فرض کا میں پابند رہوں، کام کروں جو سنت ہے
تیرے تحتِ امر رہوں، اس میں میری راحت ہے میرا کام گنہ کرنا، تیری شان تو رحمت ہے
رہوں محبوں میں شمار، مقصد عشق و محبت ہے نیک رہیں میرے اعمال، نیک ہے جو عقیدت ہے
میرے دل میں ڈال وہی، جس میں خیر و برکت ہے تو سب سے غنی ہے، یعنی مجھ کو تیری حاجت ہے
اللہ ہر شئے پر ہے قدیر، اس کا بندہ عاجز ہے!
تَفْسِیْرِ صِدِّیْقِی: دنیائے تفاسیر کا انقلاب انگیز شاہکار

دنیائے تفاسیر میں انقلاب انگیز نادر تفسیر: بحر العلوم حضرت استاذ العلماء علامہ مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرتؒ، خادمِ قرآن و سیدی و مرشدی کا بے مثل کارنامہ، حقائق و معانی اور اسلوبِ بیان کے باعث اپنی آپ نظیر ہے۔ اس تفسیر کے مطالعہ کے بعد قرآن شریف کے معجزہ اور خدائی کلام ہونے کا ایقان ہو جاتا ہے۔ کیونکہ اس میں جدید العصر سائنسداں اور مادہ پرست فلاسفر کے اعتراضات کے مدلل اور ناقابلِ تردید جوابات عالمانہ طریقہ سے دیے گئے ہیں، علومِ جدید کے جملہ نظریات کو قرآنی حقائق سے لاجواب اور محقق فرما دیا ہے۔ اعلیٰ کراؤن سائز کے چکنے کاغذ پر ایک ایک پارہ کر کے تیس پاروں میں طبع کی جا رہی ہے۔

المستقر و دار الاشاعت:
دار الاشاعت صدیقی، مدینہ منزل، ملک پیٹھ، حیدرآباد دکن۔
تعدادِ اشاعت: ۲،۰۰۰