حضرت بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قادریؔ حسرت رحمۃ اللہ علیہ Hazrat Baḥr al-‘Ulūm Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri 'Hasrat' (Rh.A) Hasrat Academy, Siddiq Gulshan, Hyderabad Deccan · Jubilee Edition of Classical Devotional Poetry with Scholarly English Translation
صفحہ Title Cover (اسکین 1.jpg) — سرورق: گلدستۂ صدیقی(Title Cover: Guldasta-e-Siddiqi (The Siddiqi Floral Anthology))
گُلْدَسْتَۂ صِدِّیْقِی (تقریب سالگرہ ہشتاد و پنج سالہ)
کلامِ فیض ترجمان: بحر العلوم حضرت مولانا مولوی محمد عبد القدیر صاحب صدیقی قادریؔ حسرت حیدرآبادی رحمۃ اللہ علیہ سابق صدر شعبہ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن تاریخ: ۲۷ رجب المرجب ۱۳۷۴ھ پیش کردہ: میجر میر امام الدین قادری بہ اہتمام: محمد معظم الدین قدیری القادری مطبوعہ: محمودیہ مشین پریس، پتھر گٹی، حیدر آباد دکن در اپریل ۱۹۵۵ء / ۱۹۵۳ء
صفحہ Preface (اسکین 2.jpg) — اطلاع و مقدمۂ ناشر: حسرت اکیڈیمی(Preface: Publication Notice by Hasrat Academy)
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيمِ اطلاع و عرضِ ناشر: حسرت اکیڈیمی
ناظرین! اس امر کی کوشش کی گئی ہے کہ بحر العلوم حضرت مولوی محمد عبد القدیر صاحب صدیقی حسرت کی غیر مطبوعہ تصانیف و کلام کو شائع کیا جائے۔ چنانچہ چند کتب طبع کئے جاچکے ہیں۔ انشاء اللہ تعالیٰ آئندہ بھی اس کا سلسلہ جاری رہے گا تاکہ عامۃ الناس کو مولانائے موصوف کے خیالات اور ارشادات سے واقف اور مستفید ہونے کا موقع ملتا رہے۔ وما التوفیق الا باللہ۔
فہرست کتبِ مطبوعہ: نمبر ۱: قولِ فیصل (مطبوعہ ۲۷ فروری ۱۹۵۳ء، قیمت: ۱۲) نمبر ۲: دینِ فطرت (قیمت: ۱۵) نمبر ۳: مشاجراتِ صحابہ و اختلافاتِ ائمہ نمبر ۴: نظامِ تمدنِ اسلام و سرمایہ داری و اشتراکیت (قیمت: ۲۲۰) نمبر ۵: مسئلہ عدمِ نسخِ قرآن نمبر ۶: حقیقتِ بیعت نمبر ۷: سماعِ اخیار (جمادی الآخرة ۱۳۷۴ھ) نمبر ۸: وصیت و وراثت نمبر ۹: کلمۂ طیبہ ملنے کا پتہ: مدینہ منزل، ملک پیٹھ، حیدر آباد دکن
صفحہ 1 (اسکین 3.jpg) — حمدِ باری تعالیٰ: شانِ بے نشان کا ظہور(Divine Hamd: Manifestation of the Unmanifest)
فاروق نانا ہیں تیرے، شیعان میں آکھاتے دادا علی مرتضیٰ مخدوم صابر کلیری❖حضرت فرید الدین جو ماموں بھی ہیں اور شیخ بھی، بر جانِ پاکت مرحبا مخدوم صابر کلیری
اور خواجہ قطب الدین بھی، خواجہ معین الدین بھی❖شیخِ طریقت رہنما مخدوم صابر کلیری
تم تو علاء الدین ہو، ارکانِ دینِ متین ہو❖ہمسر نہیں ہے دوسرا مخدوم صابر کلیری
توحید تیرا کام ہے، عالم میں تیرا نام ہے❖تو ہے فنا تو ہے بقا مخدوم صابر کلیری
تم عشق میں جانباز ہو، تم شاہ ہو شہباز ہو❖تم ہو امامِ اصفیاء مخدوم صابر کلیری
توحید کا دے ایک جام، ہو عاشقوں میں تشنہ کام❖حسرتؔ ہے خادم آپ کا مخدوم صابر کلیری!
استغاثہ دربارِ خواجہ بے کس نواز اجمیری رحمۃ اللہ علیہ
اے نائبِ پیمبر بے کس نواز خواجہ❖میں ہوں مریدِ کمتر بے کس نواز خواجہ
جب تم ہو میرے رہبر بے کس نواز خواجہ❖پھر مجھ کو کچھ نہیں ڈر بے کس نواز خواجہ
جب تک نہ نکلے مقصد چلاؤں گا برابر❖اے دستگیرِ در مہر بے کس نواز خواجہ
آنکھوں سے دیکھو آ کر حالت ہے بد سے بدتر❖کیا ہو رہا ہے ہم پر بے کس نواز خواجہ
فریاد میری سن لو، اٹھو میری مدد کو❖بے فکر تم ہو کیونکر بے کس نواز خواجہ!
صفحہ 12 (اسکین 14.jpg) — منقبت: خواجہ غریب نواز بے کس نواز اجمیریؒ(Manqabat: Khwaja Bekas Nawaz of Ajmer)