Ad-Dīnu Yusr: Religion is Ease (The Principles of Facilitation, Concessions & Mercy in Shariah)
حضرت بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قادریؔ حسرت رحمۃ اللہ علیہ Hazrat Baḥr al-‘Ulūm Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri 'Hasrat' (Rh.A) Hasrat Academy, Siddiq Gulshan, Hyderabad Deccan · Scholarly Treatise on Islamic Jurisprudence & Theological Facilitation
اَلدِّیْنُ یُسْر (الدین یسر: رخصت و عزیمت، رفعِ حرج اور سہولتِ شریعت)
از: بحر العلوم حضرت علامہ مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ حسرت قادری رحمۃ اللہ علیہ، سابق صدر شعبہ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن۔ سلسلہ اشاعت: حسرت اکیڈیمی (۲)، صدیق گلشن - بیرون دروازہ بقر عید، حیدر آباد دکن۔ تعداد ۵۰۰، جمادی الاولیٰ ۱۳۶۴ھ، قیمت: (۲۰) پیسے۔
صفحہ 1 (اسکین 2.jpg) — دین میں یسر کی اصل: آسانی بمقابلہ تن آسانی(The Divine Foundation of Ease in Shariah)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ»۔ اللہ تعالیٰ تمھارے لئے آسانی چاہتا ہے، دشواری نہیں چاہتا۔ «لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا»۔ اللہ اتنی ہی تکلیف کسی کو دیتا ہے جتنی اس کو سہار ہے، جتنا کرنے کی اس میں قوت ہے۔
صاحبو! ایک بات یاد رکھو! تن آسانی الگ چیز ہے اور ضرورت الگ چیز ہے۔ آرام طلبی کو ضرورت سمجھنا بد تمیزی ہے۔ یہ سہولت کا سلسلہ کہاں تک؟ قرآن، حدیث اور اقوالِ ائمہ میں کوئی صورت پائی جاتی ہے تو وہ سہولت قابلِ قبول ہے۔
میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں، وہ ایک ہے۔ لاشریک لہ ہے، وہی اول ہے وہی آخر ہے وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے، اس کا وجود ذاتی ہے، سب کا پیدا کرنے والا وہی ہے، وہ خالق ہے مخلوق نہیں۔ وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ اس کے سبع صفات یہ ہیں: حیات، علم، سماعت، بصارت، قدرت، ارادہ، کلام۔
یہ بات ظاہر ہے کہ جب تک توحید نہ ہو ساری دنیا میں اتحاد پیدا نہیں ہو سکتا۔ ایک نظام قائم نہیں ہوتا، مختلف نظام اگر ہوں تو ایک عالم کا نظام بھی باقی نہیں رہے گا۔ اب سبع صفات پر غور کرو: اگر حی نہ ہو تو مردہ کیا کام کر سکتا ہے؟ اسی طرح سے اور علم نہ ہو تو جاہل کیا انتظام کر سکتا ہے؟ جو مخلوقات کی خواہشات کو نہ سنے اور نہ دیکھے تو ایسا خدا بالکل بے فائدہ! اسی طرح جس کو قدرت نہیں وہ خدائی کیا کرے گا!
صفحہ 2 (اسکین 3.jpg) — احکامِ الٰہی کی ضرورت اور انبیاء کا واسطہ(The Necessity of Divine Law and Prophetic Mediation)
جو بے ارادہ کام کرتا ہے وہ تو مجنون ہے۔ خدا کے حکم کے سامنے تمام مخلوقات کو سرِ بندگی جھکانا چاہئیے۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ خدا تعالیٰ کے احکام کو راست طور سے لینے کی ہر ایک میں قابلیت نہیں۔ لہٰذا اللہ اور بندوں کے درمیان فرشتوں اور پیغمبروں کی ضرورت ہے۔ اللہ سے فرشتوں کو، فرشتوں سے انبیاء کو اور انبیاء سے عامۃ الناس کو احکام پہنچتے ہیں۔ «کُتُبِہِ» سے مراد وہ احکامِ الٰہی ہیں جو فرشتوں کو اور ان کے توسط سے پیغمبروں کو، پیغمبروں کے توسط سے عامۃ الناس کو پہنچتے ہیں۔
یہ بات بھی ظاہر ہے کہ بعض اچھے لوگ ہمیشہ تکلیف میں رہتے ہیں اور بعض بد ہمیشہ راحت میں۔ دنیا میں تو ان کے اعمال کا بدلہ نہیں ملا، نہ اچھے کو جزا ملی نہ برے کو سزا۔ لہٰذا عقلِ سلیم پکار کر کہتی ہے کہ اگر دنیا میں انصاف نہیں ہے تو خدا کے پاس تو انصاف ہو گا۔ اسی جزا و سزا کے دن کا نام روزِ قیامت ہے۔
ابھی ہم نے بیان کیا کہ تمام عالم میں یکسانی نظام ہونا چاہئیے۔ عالم کے نظامِ اعلیٰ کا نام قضا و قدر ہے۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدائی نظام العمل اور پروگرام کے مطابق ہے۔ معمولی کام، معمولی جلسہ بغیر نظام العمل اور پروگرام کے نہیں ہو سکتا، تو اتنی بڑی دنیا کا نظام بغیر نظام العمل کے کیسے ہو سکتا ہے؟
یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اعتقاد الگ چیز ہے اور عمل الگ چیز۔ با اعتقاد باقی ہے اور بد عمل مجرم گنہگار ہے۔ دونوں کی سزا ایک نہیں ہو سکتی۔ لہٰذا نیک عقیدہ کو بالآخر نجات ہونی چاہئیے۔ یہ تو سب ہوا! ان سب کا ماننا اور ان کا یقین کرنا ضروری ہے، مگر دین اس قدر آسان ہے کہ جس نے لا الہ الا اللہ کہا وہ بالآخر جنت میں جائے گا۔
کہا وہ بالآخر جنت میں جائے گا۔ ابو ذر غفاریؓ نے سرکارِ نبوت سے عرض کیا: «وَإِنْ زَنَى وَإِنْ سَرَقَ» یعنی زنا کرے اور چوری کرے تو بھی؟ ابو ذر غفاریؓ نے تین دفعہ سوال کیا اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ وہی جواب مرحمت فرمایا۔ آخر میں حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: «عَلَى رَغْمِ أَنْفِ أَبِي ذَرٍّ» یعنی ابو ذر کی مرضی کے خلاف، اس کی ناک مٹی میں رگڑی جائے تو بھی! ذرا غور کرو! ایک آدمی مسلمان ہوا اور جنگ میں شہید ہو گیا یا طبعی موت سے مر گیا اور وہ ان تفصیلات سے واقف نہیں، وہ مسلمان ہے، بیشک مسلمان ہے۔
اقسامِ عبادات
واضح ہو کہ ہمارے پاس چار قسم کی عبادتیں ہوتی ہیں: فرض: جس کے کرنے والے کو ثواب ملتا ہے، نہ کرنے والا گنہگار، اور نہ کرنے پر اصرار کرنے والا منکرِ اسلام۔ فرض دلیلِ قطعی سے ثابت ہوتا ہے۔ واجب: جس کے کرنے والے کو ثواب، نہ کرنے والا گنہگار۔ دلیلِ ظنی سے ثابت ہوتا ہے، نہ کرنے پر اصرار کرنے سے منکرِ اسلام نہ سمجھا جائے۔ سنت: کرنے والے کو ثواب، نہ کرنے والے کو کوئی گناہ نہیں اور نہ وہ دلیلِ قطعی سے ثابت۔ مستحب: کرے تو اچھا، نہ کرے تو کچھ نہیں۔
طہارت: ڈھیلوں اور پانی سے استنجا کی سہولتیں
طہارت: اہل قبا کی عادت تھی کہ اول ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے پھر پانی سے آبدست لیتے، یہ صورت بہت طہارت اور نظافت کی ہے، اس کے کیا کہنے! ان کے حق میں «مُتَطَهِّرِينَ» کا لفظ آیا ہے۔ بعض لوگ صرف پانی سے آبدست لیتے ہیں، ظاہر ہے کہ پانی سے زیادہ پاک کرنے والی کوئی چیز نہیں۔ بعض لوگ بوقتِ ضرورت صرف ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے...
صفحہ 4 (اسکین 5.jpg) — طہارت و نجاست میں وسعت اور فقہی سہولتیں(Concessions in Purification and Removal of Impurity)
ہیں۔ کپڑا، جاذب یا کسی اور چیز سے ازالۂ نجاست کرنا بھی درست ہے۔ احادیث سے اس کا بھی ثبوت ملتا ہے۔ صاحبو! اس کا خیال رکھو کہ نجاست سوراخ کے گڑھے سے زیادہ نہ پھیلنی چاہئیے۔ جو لوگ پاخانے کی پچکاری مارتے ہیں اور وہ ایک درہم سے زیادہ پھیل جاتی ہے تو بہتر ہے کہ پانی سے صفائی کریں۔
غسل کی سہولتیں اور شرعی احکام
غسل میں تمام جسم پر پانی بہا دینا ہے۔ کلی کرنا اور پانی سے ناک صاف کرنا گویا اس کا تتمہ ہے۔ بعض کے پاس کلی اور ناک میں پانی نہ لیں تو بھی غسل ہو جاتا ہے۔ اگر کوئی شخص ٹب میں بیٹھ جائے کہ سارے جسم پر پانی بہ جائے تو غسل ہو گیا۔ اگر کوئی باؤلی میں کود کر نکل جائے تو غسل ہو گیا۔ اگر پہلے وضو کرے اور تمام جسم پر پانی بہائے، کلی بھی کرے اور ناک میں پانی بھی لے، تو یہ نہایت اچھی صورت ہے۔ عورتوں کے سروں پر سے پانی بہنا بھی کافی ہے جب کہ پورے جسم کو دھو لیں۔ دیکھو اسلام میں کیا کیا سہولتیں ہیں!
تیمم: مٹی سے طہارت اور شرعی رخصتیں
تیمم: صاحبو! اگر پانی نہ ملے یا پانی کا استعمال کرنا ممکن نہ ہو خواہ بیماری کی وجہ سے یا کسی اور سبب سے، تو دو ہاتھ دیوار پر مارو تیمم کی نیت کے ساتھ، منہ پر ہاتھ پھیر لو، اور دوسری دفعہ دونوں ہاتھ دیوار پر مار کر کہنیوں تک پھیر لو۔ بعض مذاہب میں پہنچوں تک پھیرنا کافی ہے۔ ذرا غور کرو! اسلام میں کتنی بڑی سہولتیں ہیں۔ ایک ذی فہم صاحب نے ایک بے نمازی سے کہا: تم نماز کو تیمم سے شروع کرو۔ انہوں نے تیمم سے نماز پڑھنا شروع کر دیا۔ چند روز کے بعد وضو سے نماز پڑھنے لگے! تم خدا...
صفحہ 5 (اسکین 6.jpg) — وضو میں سہولت: موزوں اور بوٹوں پر مسح(Facilitation in Wudu: Wiping over Leather Socks and Boots)
وضو: صاحبو! وضو ایک اہم فرض ہے، جہاں تک ہو سکے وضو کرنے میں کوتاہی نہ کریں۔ اگر ایک دفعہ کامل وضو کر لیں تو دن بھر یعنی چوبیس گھنٹے بوٹ پہنے ہوئے شخص کو، جو خفین کے قائم مقام ہے، بھیگا ہاتھ انگلیوں کی طرف سے پنڈلی کی طرف پھیر دینا کافی ہے۔ مسافر کو تین دن تک مسح کرنے کی اجازت ہے۔
صاحبو! تم دن میں کتنی ہی دفعہ ہاتھ منہ دھوتے ہو۔ ہاتھوں کے دھونے کو کہنیوں تک پہنچا دو، سر کا مسح کرنا کون سا مشکل کام ہے؟ پورے سر کا مسح ہو یا چوتھائی سر کا یا تالو کا یا مقدمۂ سر کا، چلو وضو ہو گیا۔ وضو میں ایسی کیا دشواری ہے؟ صاحبو! وضو کرنے پر لگ تو جائیں، بوٹ اور خفین پر مسح سے ہی سہی! یہ بوٹ پر مسح کیوں کیا جاتا ہے؟ مسح میں یہ بات ظاہر کی جاتی ہے کہ اصل پیر دھونا ہے اور مسح اس کی یاد دہانی ہے۔
بعض سرد ملکوں میں کنٹوپ پہنتے ہیں۔ پیشانی پر اگر ہاتھ پھیر دیں اور کنٹوپ پر بھی ہاتھ پھیر دیں تو امام شافعیؒ کے مذہب کے مطابق عمل ہو گیا۔ اسی طرح اگر کسی وقت ماءِ کثیر میسر نہ آئے تو بجائے تیمم کے ماءِ قلیل سے وضو کر لینا روا ہے۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت امام محمدؒ، شاگرد حضرت امام ابو حنیفہؒ و امام مالکؒ، نے ماءِ کثیر نہ ہونے پر ماءِ قلیل سے یہ فرماتے ہوئے کہ «نَعْمَلُ بِقَوْلِ إِخْوَانِنَا أَهْلِ الْمَدِينَةِ» وضو کر لیا اور تیمم نہیں کیا۔
بعض لوگوں کو پیشاب کا قطرہ نکلنے کا خیال رہتا ہے۔ ایسی حالت میں حکم ہے کہ وضو کے بعد پاجامے کی رومالی پر تھوڑا پانی چھڑک لیں۔ بعض لوگوں کو...
صفحہ 6 (اسکین 7.jpg) — وسوسوں کا علاج اور معذورین کے لیے شرعی رخصتیں(Overcoming Doubts and Concessions for Chronic Illnesses)
مقامِ زیریں میں حرکت محسوس ہوتی ہے، ایسی صورت میں وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک آواز نہ آئے یا بدبو اس کی تصدیق نہ کرے۔ اگر سلسل البول ہو جائے یا عورت کو استحاضہ ہو جائے تو ہر نماز کے وقت تازہ وضو کر لے۔ ہو سکے تو دو نمازوں کے لئے عورت نہائے۔ بہرحال جس طرح سے ہو نماز پڑھنا چاہئیے، بیٹھ کے پڑھو، اشاروں سے پڑھو مگر پڑھو! نماز کیا ہے؟ اللہ کی یاد ہے، وہ مسلمان سے نہیں چھوٹ سکتی۔
اوقاتِ صلوٰۃ اور جمع بین الصلاتین کی رخصتیں
اب ہم اوقاتِ صلوٰۃ کی صورتیں بیان کرتے ہیں۔ پانچ نمازوں کے پانچ وقت ہیں، ہر نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا چاہئیے۔ بعض صحابہ ایک نماز کے آخر وقت اور ایک نماز کے ابتدائی وقت میں یکے بعد دیگرے نماز پڑھ لیتے تھے، اس کو جمعِ صوری کہتے ہیں۔ حقیقت میں اس صورت میں ایک نماز دوسرے کے وقت میں نہیں ہوئی۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے سفر میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء میں جمعِ تقدیم بھی کی ہے اور جمعِ تاخیر بھی کی ہے۔ بعض ائمہ اس کو حج کے ساتھ خاص سمجھتے ہیں، اور بعض سفر کے ساتھ خاص سمجھتے ہیں، بعض ضرورت پر مبنی سمجھتے ہیں۔
میرے پاس نماز چھوڑنے سے بہتر ہے کہ کسی ایک امام کے قول کے مطابق ہی سہی مگر پڑھنا چاہئیے۔ ایسے شخص کو میں تارک الصلوٰۃ اور عاصی اور نافرمان نہیں سمجھتا، اور نہ اس کو گمراہ جانتا ہوں۔ مگر میں پھر کہوں گا کہ آرام طلبی الگ چیز ہے اور ضرورت الگ چیز ہے۔ «اَلضَّرُورَاتُ تُبِیحُ الْمَحْذُورَاتِ» یعنی ضرورت کے وقت ممنوع چیز بھی کر سکتے ہیں۔ چنانچہ جنگوں میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم...
صفحہ 7 (اسکین 8.jpg) — سفر، بارش اور دورانِ جنگ نمازوں کا جمع کرنا(Combining Prayers during Travel and Military Service)
نے پانچ نمازوں کو ایک وقت پڑھا ہے۔ صاحبو! فوجی سپاہیوں کو اپنی ڈیوٹی پر رہنے کی ضرورت ہے۔ نماز نہ پڑھنے سے یا جمع تقدیم و تاخیر نہ کر کے نماز کو فوت ہی کر دینے سے، میں جمع صلاتین کو قضا کرنے سے بہتر سمجھتا ہوں۔ کسی ایک امام کے قول پر تو عمل ہو گیا، اور ہم بہرحال قرآن و حدیث کے تابع ہیں۔
سفر میں قصرِ نماز اور ارکان و واجباتِ صلوٰۃ
صاحبو! اسلام میں کتنی سہولت ہے کہ سفر میں چار رکعت پڑھنا دشوار ہوتا ہے، اس واسطے قصرِ صلوٰۃ یعنی دو رکعت پڑھو۔ سنن اور نوافل کے لئے وقت نہیں ہے تو دو رکعت فرض نماز کو تو ہاتھ سے جانے نہ دو!
نماز پڑھنا بھی کوئی مشکل کام نہیں۔ وضو یا غسل کر لو اگر اس کی ضرورت ہو، جسم اور کپڑوں کو پاک صاف رکھو، نماز وقت پر ادا کرو، ستر عورت کرو یعنی اپنا ستر ڈھانکو۔ ستر عورت کیا ہے؟ پورے کپڑے پہنے ہوئے ہو تو ماشاء اللہ، نیکر کے ساتھ بھی نماز جائز ہے بشرطیکہ ناف سے گھٹنے تک جو مرد کا ستر ہے وہ ڈھک جائے۔ عورتوں کو سر سے پاؤں تک ڈھکے رہنا چاہئیے، پنجے اور منہ کھلا رہے۔ نماز میں نیت بھی شرط ہے۔
ظاہر ہے کہ نماز اللہ اکبر سے شروع ہوتی ہے جس کو تکبیرِ تحریمہ کہتے ہیں۔ اس میں قیام بھی ہے یعنی کھڑا رہنا، قرآن پڑھنا بھی ہے، رکوع بھی ہے، سجدہ بھی ہے، التحیات کی مقدار بیٹھنا بھی ہے، آخر میں با ارادہ سلام پھیرنا ہے۔ یہ ارکانِ نماز تھے۔ اور سورۂ فاتحہ پڑھنا، اس کے ساتھ کسی سورت کو ملا لینا، ترتیب سے نماز پڑھنا، التحیات پڑھنا، اور نماز ختم کرتے وقت السلام علیکم و رحمۃ اللہ کہنا واجباتِ نماز ہیں۔
صفحہ 8 (اسکین 9.jpg) — دربارِ الٰہی کا ادب: لباس، وقار اور خوشبو(Devotional Reverence and Adornment for the Divine Court)
ایک میرے دوست تھے مولوی جمال الدین، وہ نماز پڑھتے تو سر پر منصَبداری پگڑی، شیروانی پر تمغے لگاتے، پیروں میں موزے پہنتے اور کہتے: میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہو رہا ہوں! مجھے نماز پر ان کا اتنا اہتمام کرنا بہت پسند آتا۔
صاحبو! جس قدر ہو سکے قرآن شریف کے الفاظ کو تحقیق سے پڑھو۔ سورۂ فاتحہ کے ساتھ «وَالْعَصْرِ»، «إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ»، «قُلْ هُوَ اللَّهُ»، ان میں سے ایک سورت بھی پڑھ لیں تو ضمِ سورہ ہو گیا۔ اگر کوئی شخص ابھی مسلمان ہوا ہے تو مسلمانوں کے ساتھ نماز کے ارکان کی نقل کرے، جیسا کہ بچے اور گونگے کرتے ہیں۔ حضرت امامِ اعظمؒ سے ایک روایت ہے جس کا ماحصل یہ ہے کہ عربی سورتیں اور دعائیں یاد نہ ہوں تو فارسی یعنی اپنی مادری زبان میں پڑھ لو۔ جب عربی کی سورتیں اور دعائیں آ جائیں تو پھر عربی ہی پڑھنا چاہئیے، مادری زبان یعنی فارسی وغیرہ میں نہیں پڑھ سکتے۔ دوسرے مذہب والے اہل کتاب اپنی مادری زبان میں ترجمے پڑھ کر اصل کلامِ الٰہی سے دور ہو گئے۔
❖بَر اَشْہَدِ تُو خَنْدَہ زَنَدْ اَسْہَدِ بِلالْ❖
میرے پاس قرآن کو ہرگز نہ چھوڑنا چاہئیے، چاہے اس کے معنی معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ قرآن کے الفاظ میں خود برکت ہے۔ اگر تمہاری زبان سے صحیح تلفظ ادا نہیں ہوتا تو کیا پروا کی بات ہے؟ کوشش تو کرو، اللہ کی عبادت سے دور تو نہ رہو! ایک بزرگ کا قول ہے: «بر اشہدِ تو خندہ زند اسہدِ بلال» یعنی بلالؓ کی زبان سے «شین» نہیں نکلتی تھی، تمہاری زبان سے «شین» نکلتی ہے، مگر بلالؓ کا «اسہد» تمہارے «اشہد» پر ہنستا ہے! کیونکہ وہ دل سے بولتے تھے اور تم اشہد کہتے ہو مگر غفلت سے۔ بعض لوگ بیماری یا درد کی وجہ سے کھڑے نہیں رہ سکتے یا سجدہ نہیں کر سکتے یا زمین پر بیٹھ نہیں سکتے، تو جس طرح بھی ہو سکتا ہے ادا کرنا چاہئیے، چھوڑنا بری بات ہے۔
صفحہ 9 (اسکین 10.jpg) — حضورِ قلب اور نماز کی معراج(Spiritual Presence: Transforming Ritual into Living Communion)
صاحبو! ہم اور ہمارے دوست دس محرم کو یعنی عاشورے کے دن «یَا قَادِرُ یَا نَافِعُ...» پڑھ کر کانچ چبا لیتے ہیں، سنکھیا یا بچھناک چبائیں تو کچھ نہیں ہوتا۔ یہ بزرگوں کے الفاظ کی برکت ہے، تو قرآن کے الفاظ کا کیا کہنا! ایک صاحب نے کچھ پڑھنے کے لئے حضرت عبد الرزاق بانسویؒ سے پوچھا، آپ نے «یا ہندان یا مندان» پڑھنے کے لئے فرمایا۔ وہ صاحب ایک زمانے تک پڑھتے رہے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا، انہوں نے حضرت سے عرض کیا۔ حضرت نے فرمایا: میں نے کس طرح کہا تھا؟ عرض کیا گیا: «ہندان یا مندان»۔ فرمایا: جیسا فقیر کے منہ سے نکلا تھا ویسے ہی پڑھو! پڑھا، فوراً کام ہو گیا۔
نماز: دربارِ الٰہی کی تمثیل اور معراجِ مومن
نماز میں کس چیز کی نمائش ہوتی ہے؟ اپنی عبدیت کی اور خدا کی الوہیت کی۔ نقیب آوازہ دیتا ہے کہ دربار میں حاضری کا وقت آ گیا ہے، یعنی مؤذن اذان دیتا ہے۔ سب با وضو منہ ہاتھ پاؤں دھو کر صفِ دربار میں شریک ہوتے ہیں۔ سب سے بڑے عالم کو سپاس نامہ اور ایڈریس پیش کرنے کے لئے آگے بڑھاتے ہیں یعنی ایک شخص کو امام بناتے ہیں۔ سپاس نامہ یا ایڈریس ختم ہوتا ہے تو امام کے ساتھ سب گردنِ تسلیم جھکا دیتے ہیں یعنی رکوع ہوتا ہے۔ پھر سب امام کے ساتھ ذو الجلال و الاکرام کے قدموں پر سر رکھ دیتے ہیں یعنی سجدہ کرتے ہیں۔ پھر اٹھتے ہیں اور دوبارہ پھر سجدہ کرتے ہیں۔ یہ ایک رکعت ہوئی یا ایک حصہ ہوا یا ایک پارٹ ہوا۔ اسی طرح فجر کی دو رکعتیں، اور ظہر، عصر، عشاء میں چار رکعتیں ہوتی ہیں، اور مغرب میں تین رکعتیں۔ قعدہ میں یعنی بیٹھ کر معراج شریف کا پارٹ کر کے دکھاتے ہیں، یعنی معراج شریف میں جو کچھ ہوا تھا اس کی نقل کرتے ہیں۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم بساطِ عزت کے سامنے...
صفحہ 10 (اسکین 11.jpg) — روزے کی حقیقت اور مریض و مسافر کے لیے رخصت(The Purpose of Fasting and Concessions for Illness and Travel)
عرض کرتے ہیں: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ وَالصَّلَوَاتُ وَالطَّيِّبَاتُ» یعنی تمام اچھی باتیں اور عظیم الشان کمالات اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ» یعنی اے نبی کریم! تم پر سلام اور رحمت اور برکتیں ہوں۔ حضرت دیکھتے ہیں کہ سلام تو صرف مجھ پر ہوا، امت کو اپنے ساتھ شامل کرنے کے لئے عرض کرتے ہیں: «السَّلَامُ عَلَيْنَا وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ» یعنی سلام ہم پر بھی ہو اور دوسرے اچھے اللہ کے بندوں پر بھی ہو۔ صاحبو! یہاں تو صالحین کا ذکر ہے، ہم گنہگاروں کا ذکر کہاں ہے؟ اس کا جواب یہ ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم گنہگاروں کو «عَلَيْنَا» کہہ کر اپنے غلامانِ خاص میں شریک کر لیا ہے۔ تمام فرشتے اس مکالمۂ محبت کے بعد عرض کرتے ہیں: «أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» یعنی میں گواہی دیتا ہوں کہ خدا کے سوا کوئی معبود نہیں، اور یہ کہ محمد ﷺ اللہ کے بندے بھی ہیں اور رسول بھی ہیں۔ پھر درود بھیجا جاتا ہے اور دعا کی جاتی ہے۔ دربار سے برخاست کے وقت نمازی ایک دوسرے پر سلام کہتے ہیں: «اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّٰہِ»۔ دربار برخاست ہوتا ہے اور ہر ایک اپنے مقام پر چلا جاتا ہے۔
باب الصوم: روزے کے مقاصد اور انسانی مزاج
روزہ: کھانے پینے کے متعلق لوگ مختلف خیال کے ہیں۔ بعض دن میں چار دفعہ کھاتے ہیں اور دن رات منہ ہے کہ چل رہا ہے، گویا کہ وہ کھانے کے لئے پیدا ہوئے ہیں نہ کہ کھانا ان کے لئے! مختلف قسم کی چیزیں کھاتے کھاتے معدہ بھی حیران ہو جاتا ہے اور اس کو ہضم کرنا دشوار ہو جاتا ہے۔
صفحہ 11 (اسکین 12.jpg) — محنت کش طبقہ اور روزے کی ہم آہنگی(Laborers, Factory Workers and Dietary Rhythm)
جو دو دفعہ کھاتے ہیں ان کو نوکری میں توشہ ساتھ لے جانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بعض بڑی سخت محنت کرتے ہیں اور رات دن میں ایک ہی دفعہ کھاتے ہیں۔ صبح سے شام تک جن کا منہ چلتا رہتا ہے ان کو روزے میں ذرا تکلیف ہوتی ہے۔ دو دفعہ کھانے والے صبح کھانا ذرا پہلے کھا لیتے ہیں یعنی سحر کو، اور شام کا کھانا مغرب کے بعد کھاتے ہیں یعنی افطار کرتے ہیں۔ ایک دفعہ کھانے والے بجائے دوپہر کے مغرب کو کھانا کھا لیں تو ان کو روزہ کچھ معلوم ہی نہ ہو گا۔ روزے کے بہت سے فائدے ہیں اور ان کے بیان کرنے کا مقام یہ نہیں ہے۔
یہ کیا روزہ ہے: آدھے دن کھٹی ڈکاریں اور بے چینی، اور آدھا دن «کتنے بجے ہیں؟ ابھی بہت وقت باقی ہے، ہائے کیا گرمی ہو رہی ہے!» کپڑا بھگوتے ہیں اور منہ پر پھیرتے ہیں، پھر رمضان کے مہینے میں دو چند سہ چند خرچہ! بہرحال روزہ رکھنے والے نہ رکھنے والوں سے بہتر ہیں۔ بعض لوگ روزہ رکھ کر لوگوں سے خوب لڑتے ہیں، ثواب کو عذاب سے مبدل کرتے ہیں۔
قطبین اور غیر معمولی خطوں میں صوم و صلوٰۃ کا حکم
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اسلام ایک فطری مذہب ہے، اس کے نیک اثر سے کوئی نہیں چھوٹ سکتا، پھر چھ مہینے رات اور چھ مہینے دن والے خطوں میں کیا کریں گے؟ اس کے کئی جواب ہیں: ایک تو یہ ہے کہ نماز اور روزہ کچھ مسلمانوں کے ساتھ خاص نہیں ہے، معترضین عیسائی یا یہودی مذہب رکھنے والے ہیں، وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے۔ دوسرا جواب یہ ہے کہ قطبین کے پاس مستقل آدمی ہی نہیں رہتے، تو پھر ان کے متعلق احکام تلاش کرنے کی کیا ضرورت؟
صفحہ 12 (اسکین 13.jpg) — قطبین اور غیر معمولی خطوں میں اوقاتِ نماز و روزہ کا تعین(Estimation of Prayer and Fasting Times in Extreme Polar Latitudes)
تیسرا جواب یہ ہے کہ جس طرح آیِسہ عورت کے لئے عدت کے تین حیض تین مہینوں میں مبدل ہو جاتے ہیں اور اس کے قائم مقام ہو جاتے ہیں، اسی طرح چھ مہینے رات اور چھ مہینے دن رہے بھی تو کیا، زمین کی روزانہ گردش کی وجہ سے تمام ثوابت چوبیس گھنٹے میں ایک دورہ کر لیتے ہیں۔ اس میں سے بارہ گھنٹے کو دن سمجھو اور بارہ گھنٹے کو رات۔ گھنٹوں کے لحاظ سے نمازوں کا بھی انتظام کرو اور روزوں کا بھی۔ غرض کہ اللہ کی یاد ضروری ہے، اس کے احکام کی اطاعت لابد ہے۔ جس کے دل میں اللہ کا خیال ہے، جو اللہ سے ڈرتا ہے، وہ بہر حال عبادت کے لئے کوئی نہ کوئی صورت اختیار کر ہی لے گا، نہ کرنے والے کے ہزار حیلے ہیں!
صاحبو! اگر کوئی شخص بیمار ہے تو وہ صبح شام دو وقت کسی غریب کو کھانا کھلاوے۔ اللہ تندرست کر دے، قوت عطا کر دے تو روزوں کی قضا بھی کرے۔ اگر کوئی شخص شیخِ فانی ہے، اتنا بوڑھا ہو گیا ہے کہ روزہ رکھ ہی نہیں سکتا، تو اس کو دو وقت کسی غریب کو کھانا کھلا دینا یعنی فدیہ دینا کافی ہے۔ صاحبو! رمضان کا مہینہ ختم ہو جائے تو غریبوں کو فطرہ دو کہ وہ بھی عید منائیں اور تمہاری خوشی میں وہ بھی شریک ہو جائیں۔
روزے میں اللہ کی احدیت اور صمدیت کا ظہور ہوتا ہے: نہ زوجہ کی حاجت، نہ کھانے پینے کی ضرورت! روزے میں دوسرے غریبوں کے بھوکے رہنے کا احساس ہوتا ہے۔ روزہ خدا کا ہے اور اس کا بدلہ خدا ہے۔
زمین میں چلو پھرو اور دیکھو کہ تکذیب کرنے والوں اور احکامِ الٰہی کو نہ ماننے والوں کا انجام کیا ہوا؟ «خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ» [الحج: ۱۱]، دنیا اور آخرت دونوں کھو بیٹھے! دونوں میں خسارہ ہوا، نقصان ہوا۔ یہ تو کھلا خسارہ ہے، یہ نقصان چھپانے سے نہیں چھپتا۔
فلسفۂ حج: حضرت ابراہیمؑ، حضرت ہاجرہؑ اور حضرت اسماعیلؑ کا امتحانِ عشق
یہ حج کیا ہے؟ ابراہیم علیہ السلام، بی بی ہاجرہ اور اسماعیل علیہ السلام کی بندگی اور آزمائشوں میں گرفتار ہونے کی تمثیل کا نام ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا: ابراہیم! کیا تو مجھے چاہتا ہے؟ عرض کیا: تجھے نہ چاہوں گا تو پھر کس کو چاہوں گا! فرمایا: ہم تجھ کو آگ میں پھینک دیتے ہیں۔ عرض کیا: جی درست! نمرود اور اس کے ساتھی ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کے لئے ڈھیروں لکڑیوں میں آگ روشن کرتے ہیں۔ فرشتے دوڑتے ہیں: ابراہیم! اگر آپ کہو تو ہم پہاڑوں کو لڑا دیتے ہیں، آگ خاک بن جاتی ہے! ایک فرشتہ کہتا ہے: میں پانی برسا دیتا ہوں! ہر ایک فرشتہ اپنی اپنی طاقت و قوت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے۔ ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں: یہ تم اپنی طرف سے کہتے ہو یا خدا کا حکم ہے؟ فرشتے عرض کرتے ہیں: ہم آپ کی ہمدردی میں کہہ رہے ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں: «عِلْمُهُ بِحَالِي يُغْنِي عَنْ سُؤَالِي»
ابراہیم علیہ السلام کو ایک منجنیق میں بٹھاتے ہیں، منجنیق کو زور سے گھما کر پھینکتے ہیں۔ ان کا پرورش کرنے والا رب العالمین آگ کو حکم دیتا ہے: «يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ» [الانبياء: ۶۹]، اے آگ! ابراہیم پر سلامتی کے ساتھ ٹھنڈی ہو جا! یہ آگ تھی یا گلزار تھا؟ یہ «كُنْ فَيَكُونُ» والے کا حکم ہے۔ پھر ابراہیم علیہ السلام کو بڑی عمر میں بچہ ہوا: ابراہیم...
صفحہ 14 (اسکین 15.jpg) — امتحانِ ابراہیمی: وادیِ غیر ذی زرع میں تسلیم و رضا(The Supreme Test of Abraham: Desert Solitude of Mecca)
تو مجھے چاہتا ہے یا اس بچہ کو؟ عرض کیا: مالک! میں تیرے سوا کسی کو نہیں چاہتا۔ فرمایا: اچھا تو ایسے لق و دق جنگل میں لے جا کر چھوڑ آ جہاں چڑیا چوں نہ کرے، کوا کائیں نہ کرے۔ جاتے ہیں، بیوی بچے کو مکہ شریف کے میدان میں چھوڑ کر آتے ہیں، اور پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے کہ ان پر کیا گزرے گی۔ بچہ پیاس سے تڑپ رہا ہے۔
بی بی ہاجرہ صفا نامی پہاڑ پر پہنچتی ہیں، دیکھتی ہیں کہ کہیں پانی ہے کہ نہیں۔ پانی کہاں! مروہ پہاڑی پر چڑھتی ہیں، دیکھتی ہیں اور پانی نظر نہیں آتا۔ کئی چکر کاٹتی ہیں۔ بچہ پیاس کی شدت میں زور سے لات مارتا ہے اور زمین سے پانی نکلنا شروع ہوتا ہے۔ بی بی ہاجرہ دیکھتی ہیں کہ بچے کے پیروں تلے سے پانی ابل رہا ہے، بچے کو اٹھا لیتی ہیں۔ پانی ہے کہ بڑھتا چلا جا رہا ہے، پکار کر فرماتی ہیں: «زم زم» یعنی رک رک! زم زم کا کنواں پیدا ہوتا ہے۔ دور دور سے پرندے آ کر پانی سے سیراب ہوتے ہیں۔ پرندوں کو آتا دیکھ کر قافلے اور آدمی بھی آ جاتے ہیں اور اچھی خاصی آبادی ہو جاتی ہے۔
بچہ بڑا ہوتا جا رہا ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اجداد میں سے ہونے والا ہے، ابراہیم علیہ السلام کا تو بیٹا ہے ہی، چہرۂ انور سے نور ہی نور نکل رہا ہے۔ حکم ہوتا ہے: ابراہیم! تو مجھے چاہتا ہے یا اسماعیل کو؟ عرض کیا: مالک! تجھے چاہتا ہوں۔ فرمایا: اچھا تو چھری لے اور اس کے سر کو تن سے جدا کر دے! عرض کیا: جی اچھا! بیٹے کو اچھے کپڑے پہنا کر منیٰ کے مقام میں لے جاتے ہیں۔ شیطان آتا ہے اور بی بی ہاجرہ سے کہتا ہے: ابراہیم تمہارے بچے کو کہاں لے جا رہے ہیں؟ کہیں شادی بیاہ تو ہوتی نہیں، اسماعیل کا گلا کاٹنے...
صفحہ 15 (اسکین 16.jpg) — ذبحِ عظیم: شیطان کی تذلیل اور قربانی کی حقیقت(The Supreme Sacrifice of Ishmael and Defeat of Satan)
لے جا رہے ہیں! بی بی ہاجرہ فرماتی ہیں: کیا قصور کیا ہے؟ شیطان کہتا ہے: حکمِ خدا ہے! وہ فرماتی ہیں: حکمِ خدا سے روکنے والا تو کون ہے؟ تو شیطان ہے! مٹھی بھر کنکر لے کر اس پر پھینکتی ہیں اور وہ وہاں سے بھاگ جاتا ہے۔ پھر وہ اسماعیل علیہ السلام کے پاس پہنچتا ہے: حسن و جمال کے دیوتا! تم کو ابراہیم کہاں لے جا رہے ہیں؟ کہیں شادی بیاہ تو ہوتی نہیں، تمہارا گلا کاٹیں گے! اسماعیل علیہ السلام فرماتے ہیں: حکمِ خدا ہے تو پھر روکنے والا تو کون ہے؟ مٹھی بھر کنکر لے کر پھینکتے ہیں، وہ بھاگ جاتا ہے۔ پھر شیطان ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاتا ہے: بڑے حضرت! بیٹے کو کہاں لے جا رہے ہو؟ ذبح کرنے؟ کیا آپ کو وحی ہوئی ہے؟ فرماتے ہیں: میں نے خواب میں دیکھا ہے۔ شیطان کہتا ہے: خواب و خیال کا کیا اعتبار! فرماتے ہیں: میں پیغمبر ہوں، میرا خواب بھی رؤیائے صادقہ ہے۔ تو ملعون شیطان ہے، دور ہو! اور مٹھی میں کنکر لے کر پھینکتے ہیں، وہ بھاگ جاتا ہے۔
بیٹے کو اوندھا لٹاتے ہیں، اپنی آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں اور چھری پر اپنا زور لگاتے ہیں۔ رب العالمین کی رحمت جوش کرتی ہے اور ابراہیم علیہ السلام امتحان میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ اللہ رب العالمین اسماعیل کے عوض دنبے کو بھیج دیتا ہے۔ فرماتا ہے: «قَدْ صَدَّقْتَ الرُّؤْيَا» اے ابراہیم! تو نے اپنے خواب کو سچ کر دکھایا! آنکھوں سے پٹی نکالتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ بیٹے کی جگہ دنبہ ذبح ہو رہا ہے۔ اٹھتے ہیں اور اس امتحان کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سمجھے؟ ہم ابراہیم، ہاجرہ اور اسماعیل علیہم السلام کے اس عظیم الشان واقعے کو منظرِ عام پر عملی صورت پیدا کر کے نمائش کرتے ہیں، مظاہرہ کرتے ہیں۔
سہولتِ سفر: پرانے زمانے کی مشقت بمقابلہ جدید دور کی آسانیاں
پہلے زمانے میں یہ اگن بوٹ (اسٹیمر) کہاں تھے! ہوا چلی تو چلے، نہ چلی تو کھڑے ہو گئے۔ چھوٹے چھوٹے جہاز موجوں کے ساتھ کروٹیں بدلتے، ایک موج آئی اور کپڑے...
صفحہ 16 (اسکین 17.jpg) — قدیم سفرِ حج کی صعوبتیں اور عشاق کا ولولہ(The Perils and Spiritual Passion of Ancient Pilgrimage)
شرابور! دو مہینے کے بعد جہاز ساحل پر لگا۔ راستے میں ڈاکو، چور، بھلکے، لٹیرے! آدمی گر جاتا تو جیب ٹٹولتے، کچھ روپے مل گئے تو خیر، ورنہ ایک لات مار کر چلے جاتے۔ اونٹوں پر بیٹھ کر مدینہ شریف کے قریب پہنچے، اتنے میں ڈاکو آن پہنچے۔ جو بچے سو بچے، بچنے والوں کی جیبوں میں کچھ نہ رہا۔ اس طرح خدا و رسول کے عاشق حج کرتے تھے!
اب کیا ہے: احرام باندھ کر ہوائی جہاز میں بیٹھ گئے۔ صبح ہوئی تو جدہ میں تھے! وقت تنگ تھا تو سیدھے عرفات پہنچے، وہاں سے منیٰ پہنچے، منیٰ سے مکہ شریف پہنچے، طواف کر لیا، چلو حج ہو گیا! اتنی سہولتوں کے باوجود ثواب سے محروم رہنا بدنصیبی ہے۔ بعض تو مدینہ شریف کو بھی نہیں جاتے، اور جاتے ہیں تو چند گھنٹوں میں جدہ سے مدینہ شریف پہنچ جاتے ہیں۔
واقعہ یہ ہے کہ ترکوں نے عربوں کو ایسا پالا پوسا جیسے کوئی اپنے مرشد زادوں کی خدمت کرتا ہے۔ ان مرشد زادوں نے اپنے معتقدین کی کچھ قدر نہ کی۔ پیدا ہوتے ہی ان بدوؤں کی پرورش کے لئے وظیفے جاری ہو گئے۔ یہ معتقدین خدمت کرتے کرتے عاجز آ گئے۔ بگڑے تو ایسے بگڑے گویا کہ اسلام کو سلام کر دیا۔ اب سعودی سلطنت ہے، ڈاکوؤں کا صفایا ہو گیا، چور بے دست ہو گئے۔ جہاں کسی نے بے اجازت کسی چیز کو اٹھایا، وہیں اس کو اپنے ہاتھ سے ہاتھ دھونا پڑا!
صاحبو! یہ کیا ہے؟ «هٰذَا جُنُونُ الْعَاشِقِینَ» کا مظاہرہ ہے! عاشقِ سرگشتہ کو ظاہراً دور رہنے کی برداشت نہیں۔ گھر بار چھوڑا، بیوی بچوں کو چھوڑا، قرابت داروں سے منہ موڑ لیا، دوست آشنا کو چھوڑ دیا۔ بحرِ زخار اور دریا پار سفر کا تہیہ کر لیا۔ جہاں تک ریل ملی ریل میں بیٹھ گیا، آگے سمندر ہے، «عَلَى اللَّهِ تَوَكَّلْتُ»...
صفحہ 17 (اسکین 18.jpg) — احرام کی حقیقت: عشق کا کفن اور صدائے لبیک(The Ihram: The Mystic Shroud of Surrender)
کہہ کر جہاز پر سوار ہو جاتا ہے۔ پھر باب المندب اور عدن سے آگے بڑھتا ہے۔ جہاز راں سائرن بجاتا ہے، اعلان کر دیتا ہے۔ سب لوگ نہا لیتے ہیں اور احرام باندھ لیتے ہیں۔ احرام کیا ہے؟ عاشقِ سرگشتہ چادر کے دو ٹکڑے کرتا ہے اور اس سے اپنا کفن باندھ لیتا ہے۔ ایک حصہ باندھتا ہے، ایک اوڑھتا ہے، اور دیوانہ وار «لَبَّيْكَ لَبَّيْكَ»، «حاضر ہوں حاضر ہوں» کی صدا دیتا ہے! سر کے بال بڑھ گئے ہیں، کچھ جوئیں بھی پڑ گئی ہیں، بعض دفعہ کفن کے حصے یعنی تہبند میں بھی جوئیں پڑ جاتی ہیں، مگر ایک جوں کو بھی نہیں مار سکتا!
اللہ اللہ کر کے جدہ پہنچتے ہیں، وہاں سے مکہ شریف کو حاضر ہوتے ہیں۔ کعبۃ اللہ شریف کو دیکھ کر ایک جنونِ محبت جوش مارتا ہے اور خانۂ خدا کے سات دفعہ صدقے واری ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے تو حجرِ اسود کو بھی بوسہ دیتا ہے۔ وہاں سے مقامِ ابراہیم میں، جہاں ابراہیم علیہ السلام کا نشانِ قدم ہے، دو رکعت نماز حصولِ برکت کے لئے پڑھ لیتا ہے۔ وہاں سے بی بی ہاجرہ کی تقلید میں سات دفعہ صفا اور مروہ کے درمیان دوڑتا ہے۔ چلو عمرہ بھی ہو گیا، طواف بھی ہو گیا۔
آٹھویں ذی الحجہ کو پھر ایک جوش اٹھتا ہے۔ منیٰ میں قیام کر کے عرفات کی طرف دوڑتا ہے، وہاں خلقِ خدا کا اژدھام ہے، ایک یہی عاشق نہیں، لاکھوں عاشقوں کا جمگھٹا ہے! پھر مزدلفہ اور منیٰ آتا ہے، وہی لبیک کی گونج ہے! ابراہیم، اسماعیل اور ہاجرہ علیہم السلام کے اتباع میں دیوانہ وار کنکر پھینکتا ہے۔ جان قربان کرنا چاہتا ہے، مگر ارحم الراحمین نے جہاں ابراہیم و اسماعیل کی قربانی قبول کر کے اسماعیل کو بچا لیا، اس کی بھی جان بخشی فرماتا ہے۔ پھر منیٰ میں سر منڈوا لیتا ہے، اور ایک دفعہ کعبۃ اللہ شریف کے پاس حاضر ہو کر طوافِ زیارت اور سعی کرتا ہے یعنی صفا مروہ دوڑتا ہے اور کعبۃ اللہ شریف...
صفحہ 18 (اسکین 19.jpg) — کعبۃ اللہ کا طواف اور روضۂ اقدس ﷺ کی حاضری(The Majesty of the Ka'aba and Visiting the Prophet ﷺ)
کے پاس حاضر ہو جاتا ہے۔ جو خوش قسمت ہیں وہ مدینہ شریف پہنچتے ہیں اور روضۂ نبوی اور قبرِ مبارک کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔ اس کے بعد با دلِ ناخواستہ یہ دیوانہ اپنے وطن کو واپس آتا ہے۔
صاحبو! کعبۃ اللہ شریف کئی دفعہ ٹوٹا اور کئی دفعہ بنا۔ کعبۃ اللہ شریف اگر نہ ہو تو کیا نماز اور حج موقوف ہو جائیں گے؟ نہیں! مقصود بہت جامع ہے۔ نہ نماز رک سکتی ہے نہ حج رک سکتا ہے، یہ سب جوشِ محبت کے مظاہرے ہیں۔ اسلام میں کعبۃ اللہ شریف کی نماز نہیں پڑھی جاتی بلکہ کعبۃ اللہ شریف کی طرف رخ کر کے نماز پڑھی جاتی ہے، چاہے کعبۃ اللہ شریف ہو یا نہ ہو۔ سبحان اللہ! کیسے جذباتِ محبت دکھائے گئے، مگر مقصود صرف خدا تھا: اللہ اکبر اللہ اکبر!
باب الزکوٰۃ: اسلامی معیشت، بیت المال اور سماجی انصاف
زکوٰۃ: تیرہ سو سال سے زیادہ زمانہ گزر گیا۔ ابھی تک مسلمانوں میں اشتراکیت اور بالشویزم (Bolshevism) پیدا نہیں ہوا، اس کی کیا وجہ ہے؟ اسلام میں روپیہ ایک جگہ جمع رہنے کے لئے نہیں ہے۔ غریبوں کی امداد کرنا اسلام میں ضروری ہے۔ آدمی کے مرتے ہی اس کا پیسہ اور اس کا مال سب وصیت اور ترکے میں تقسیم ہو جاتا ہے۔ غریبوں کو زکوٰۃ دینا ایک ایسا اہم فرض ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مانعینِ زکوٰۃ کے خلاف جہاد کیا۔ اسلام میں پڑوسی کا بھی حق ہے چاہے وہ غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو، اور قرابت داروں کا بھی حق ہے۔
زکوٰۃ کس کو دی جاتی ہے؟ مالداروں سے لی جاتی ہے اور غریبوں کو دی جاتی ہے۔ ایک زکوٰۃ نہ دینے کی وجہ سے مسلمانوں کے تمام کام خراب ہو رہے ہیں۔ اگر زکوٰۃ دیتے رہتے تو صبح سے شام تک چندے بازی کی بہت کم ضرورت ہوتی۔ زکوٰۃ...
صفحہ 19 (اسکین 20.jpg) — باب زکوٰۃ: بیت المال کا قیام اور معاشرتی فلاح(Zakat and the Islamic Public Treasury (Baitul Mal))
جمع کرنا اور تقسیم کرنا امیر کا کام ہے، اسلامی حکومت جہاں باقی نہیں ہے وہاں ہم مسلمانوں کو چاہیئے کہ اجتماعی طور سے اس فنڈ میں روپیہ جمع کر کے تبلیغِ دین میں، مفلس قرابت داروں میں، قرض داروں میں اور دوسرے ایسے امور میں جو خود قرآن شریف میں مذکور ہیں زکوٰۃ صرف کی جائے۔ زکوٰۃ اسلام کا بنیادی اور فنڈامنٹل اصول ہے۔
وصیت اور محروم الارث قرابت داروں کی کفالت
آیت [سورۃ النساء 4:12]
مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ
اور وصیت کی بھی بڑی تاکید ہے۔ بیٹوں کے رہتے ہوئے پوتوں اور نواسوں کو ترکے میں کوئی حصہ نہیں ملتا، وصیت کے ذریعے ان کی مدد کرنے سے کون سی چیز مانع ہے؟ قرآن شریف میں ارشاد ہے: «مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ» یعنی ترکے کا حکم وصیت اور قرض کے بعد ہے۔ کیونکہ قرض دار تو بہرحال اپنا پیسہ وصول کرے گا، اور ان محروم الارث قرابت داروں اور دیگر نیک کاموں کے لئے ثلثِ مال (ایک تہائی) تک وصیت کرنے کا حکم ہے۔ افسوس کہ لوگ قرآن شریف تو پڑھتے ہیں مگر اس حکم پر عمل نہیں کرتے، اور الٹا شکایت کرتے ہیں کہ اسلام میں محروم الارث قرابت داروں کے لئے کوئی حکم نہیں! خود قرآن پر عمل نہ کریں اور خود ہی شکایت کریں! ہمارے پاس عامۃ الناس سے قرابت داروں کی زیادہ اہمیت ہے، اور معذور قرابت داروں کی پرورش بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
زکوٰۃ سے اللہ تعالیٰ کی شانِ ربوبیت ظاہر ہوتی ہے، اور زکوٰۃ دینے والا اس کا مظہر بن جاتا ہے۔ صوفی دیتے تو سمجھتے کہ اللہ دے رہا ہے اور میں اس کا ہاتھ بن گیا ہوں۔ دے کر اپنے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں!