آیَـاتِ بَـیِّـنَـات (آیاتِ بینات: مباحثِ نبوت و ولایت و کرامت)
Āyāt-e-Bayyināt: The Manifest Signs (Quranic Exegesis of Social Reality, Unity & Divine Victory)
حضرت بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قادریؔ حسرت رحمۃ اللہ علیہ Hazrat Baḥr al-‘Ulūm Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri 'Hasrat' (Rh.A) Hasrat Academy, Siddiq Gulshan, Hyderabad Deccan · Classical Scholarly Edition (Preserving Archaic Hyderabad Orthography)
آیَـاتِ بَـیِّـنَـات (قرآنی آیات کے آئینہ میں حالاتِ حاضرہ کا جائزہ: مباحثِ نبوت و ولایت و کرامت)
افادات: بحر العلوم عالم العلم استاد الحرمین و زین المحبین حضرت علامہ مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ سابق پروفیسر و صدر شعبہ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدر آباد دکن ادام اللہ فیوضہ الی آخر الایام و مرور الایام و اللیالی احباب فرمائیں: فقیر محمد عبد الرحیم حیرت صدیقی قادری، ۱۳۵۹ھ مطبوعہ: اعظم اسٹیم پریس، کونسٹ اپریل، حیدرآباد دکن، قیمت: ۲ روپیہ ۴ آنہ (۲.۲۵)
لوگوں کی تبہ کاریوں کی وجہ سے بر و بحر میں فساد پھیل گیا ہے۔ اس بیحد پریشانی میں مسلمان بھی مبتلا (پھنسے) ہوئے ہیں۔ خود ہندوستان میں مسلم لیگی اور مسلم کانگریسی میں اختلاف ہے۔ حیدرآباد کے مسلمان بھی ایک نقطے پر قائم نہیں۔ قرآن شریف ھدی للمتقین ہے۔ اور اِنَّ هٰذَا الْقُرْآنَ يَهْدِي لِلَّتِي هِيَ أَقْوَمُ۔ لہٰذا میں نے اس مقصد کے لئے قرآنی آیات مع ترجمہ جمع کر دیے ہیں۔ اپنی طرف سے شرح تک نہیں کی۔ نہ کوئی عنوان ہی قائم کیا، مسلمان خود ان پر غور کریں۔ جو سمجھ میں آئے اسی پر عمل کریں۔ إِنْ هَذِهِ تَذْكِرَةٌ فَمَنْ شَاءَ ذَكَرَهُ۔
فقیر محمد عبد القدیر عفا اللہ عنہ
صفحہ 2 (اسکین 4.jpg) — صفحہ ۲: حبلِ اللہ کو مضبوط تھامنا اور اتحاد و خیر خواہی کا حکم(Page 2: Holding Fast to the Rope of Allah and Establishing Communal Unity)
اور مضبوط پکڑو اللہ کی رسی سب ملکر اور فرقہ فرقہ نہ ہو۔ اور یاد کرو اللہ کا احسان جب کہ تم تھے آپس میں دشمن پھر الفت ڈالی تمہارے دلوں میں ۔ پھر ہو گئے اس کے فضل سے بھائی اور تم تھے کنارے آگ کے گڑھے کے پھر تم کو اس نے نجات دی ۔ اسی طرح بیان کرتا ہے تم پر آیتیں تاکہ تم ہدایت پاؤ۔ اور چاہئے کہ رہے تم میں ایک ایسی جماعت جو بلاتی رہے نیک کام کی طرف اور حکم کرتی رہے اچھے کاموں کا اور منع کرے برے کاموں سے اور وہی ہیں فلاح پانیوالے۔ (پارہ ۴ - آل عمران ع ۱۱)
اے ایماندارو! اللہ کی اطاعت کرو اور اس کے رسول کی اطاعت کرو۔ اور تمہارے میں کے (مسلمان) صاحبانِ امر کی۔ اگر کسی امر میں تم (اور حاکم و آمر) آپس میں نزاع کرو تو اس امر میں اللہ اور رسول کے حکم کی طرف رجوع کرو...
صفحہ 3 (اسکین 5.jpg) — صفحہ ۳: اطاعتِ الٰہی و نبوی اور منافقانہ روش سے اجتناب(Page 3: Obedience to Divine Authority and Warning Against Hypocritical Defiance)
جب ان سے کہا جاتا ہے کہ آؤ اللہ نے جو حکم اتارا ہے اس کی طرف اور رسول کی طرف رجوع کریں تو ان منافقوں کو تم نے تو دیکھ لیا کہ وہ تم سے سخت روگرداں ہو جاتے ہیں۔ (پارہ ۵ - النساء ع ۹)
تم کہہ دو اگر تم محبت رکھتے ہو اللہ سے تو میری اتباع کرو تاکہ تم سے اللہ محبت کرے اور تمہارے گناہ بخشے۔ اور اللہ غفور رحیم ہے۔ تم کہہ دو اللہ اور رسول کی اطاعت کرو پھر اگر اعراض کریں تو اللہ کو...
صفحہ 4 (اسکین 6.jpg) — صفحہ ۴: دینِ اسلام پر تسلیم و رضا اور اہلِ ایمان کا ولی و کارساز(Page 4: Divine Acceptance, Exclusive Surrender, and the Supreme Protector of Believers)
کیا کوئی اور دین ڈھونڈتے ہیں؟ اور اسی کے حکم میں ہے جو کوئی آسمان اور زمین میں ہے خوشی سے یا ناچاری سے، اور اسی کی طرف رجوع کرنا ہے۔ (پارہ ۳ - آل عمران ع ۹)
اللہ مددگار ہے ایمان والوں کا، نکالتا ہے ان کو اندھیروں سے نور کی طرف۔ اور جو لوگ کافر ہوئے ان کے رفیق شیطان ہیں، نکالتے ہیں ان کو...
صفحہ 5 (اسکین 7.jpg) — صفحہ ۵: ظلمات و نور کی تفریق اور اللہ و رسول سے سچی وابستگی(Page 5: Deliverance into Light vs. Darkness, and the Supreme Precedence of Allah and His Messenger)
تم کہہ دو اگر تمہارے باپ اور بیٹے اور بھائی اور بیبیاں اور کنبہ اور مال جو تم نے کمائے ہیں اور تجارت جس کے بند ہونے سے تم ڈرتے ہو اور مکانات جن کو تم پسند کرتے ہو، تم کو زیادہ پیارے ہیں اللہ سے اور اس کے رسول سے اور جہاد سے راہِ خدا میں، تو انتظار کرو یہاں تک کہ بھیجے اللہ اپنا حکم، اور اللہ نافرمانوں کو ہدایت نہیں کرتا۔ (پارہ ۱۰ - التوبۃ ع ۴)
صفحہ 6 (اسکین 8.jpg) — صفحہ ۶: دعوائے ایمان کی آزمائش اور صبر و جہاد کی کسوٹی(Page 6: The Trial of Faith, Resolute Endurance, and the Criterion of Steadfastness)
کیا لوگوں نے یہ گمان کیا ہے کہ یہ کہنے پر چھوڑ دیے جائیں گے کہ ہم ایمان لے آئے۔ اور ان کو آزمایا نہ جائے گا۔ اور ہم نے تو ان لوگوں کو بھی آزمائش میں ڈالا تھا جو ان لوگوں سے پہلے گزرے ہیں، اللہ ضرور معلوم کر کے رہے گا جو سچے ہیں اور ضرور معلوم کر کے رہے گا جو جھوٹے ہیں۔ (پارہ ۲۰ - العنکبوت ع ۱)
کیا تم نے یہ خیال پکا لیا ہے کہ تم جنت میں داخل ہو جاؤ گے، حالانکہ ابھی تک اللہ نے جانا نہیں کہ تم میں سے کون جہاد کرنے والے ہیں اور نہ یہ معلوم ہوا کہ کون تم میں صابر اور ثابت قدم ہیں۔ (پارہ ۴ - آل عمران ع ۵)
کیا تم ایسا خیال کرتے ہو کہ مزے سے بہشت میں داخل ہو جاؤ گے اور ابھی تک تو تم کو ان لوگوں کی سی حالت پیش نہیں آئی جو تم سے پہلے گزرے ہیں...
صفحہ 7 (اسکین 9.jpg) — صفحہ ۷: نصرتِ الٰہی کی بشارت اور اغیار کو رازدار بنانے کی ممانعت(Page 7: Tribulations Preceding Divine Victory and Prohibition of Hostile Confidants)
کہ ان کو سختیاں پہنچیں اور تکلیفیں بھی اور ہلا دیے گئے یہاں تک کہ پیغمبر اور ایماندار جو ان کے ساتھ تھے چلا اٹھے کہ آخر اللہ کی مدد کا کونسا وقت ہے۔ ہاں ہاں اللہ کی مدد تو قریب ہے! (پارہ ۲ - البقرۃ ع ۲۶)
اے ایماندارو! کسی کو اپنا رازدار نہ بناؤ اپنوں کو چھوڑ کر، یہ لوگ تمہاری تباہی میں کوئی کوتاہی نہ کریں گے۔ ان کی دلی خواہش ہے کہ تمہیں تکلیف پہنچے۔ دشمنی تو ان کی باتوں سے ظاہر ہو ہی چکی ہے اور جو کینہ کپٹ سینوں میں چھپا رکھا ہے وہ تو اس سے بھی بڑھ کر ہے۔ ہم نے تو ساری نشانیاں بتا دیں اگر تم کچھ بھی عقل رکھتے۔ ہاں تم تو کچھ ایسے سادہ دل ہو کہ ان سے دوستی رکھتے ہو اور وہ تم سے کچھ بھی دوستی نہیں رکھتے...
صفحہ 8 (اسکین 10.jpg) — صفحہ ۸: منافقین کا بغض، انگشت گزیدگی اور تقویٰ و صبر کی ڈھال(Page 8: Concealed Malice of Duplicitous Opponents and the Invulnerable Shield of Patience)
اور تم اللہ کی ساری کتابوں پر ایمان رکھتے ہو (اور وہ قرآن کے منکر ہیں) اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آتے ہیں اور جب خلوت میں اور اکیلے ہوتے ہیں تو مارے غصے کے اپنی انگلیاں کاٹتے ہیں۔ اے محمد! ان سے کہو کہ اپنے غصے میں جل جل مرو۔ اللہ کو خوب معلوم ہے جو تمہارے سینوں میں ہے۔ اگر تم کو کچھ بھلائی ملے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے اور اگر تم پر کوئی برائی پہنچے تو اس سے وہ خوش ہوں اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو ان کے فریب سے تمہارا کچھ نہ بگڑے گا۔ بیشک وہ جو کچھ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے۔ (پارہ ۴ - آل عمران ع ۱۳)
صفحہ 9 (اسکین 11.jpg) — صفحہ ۹: غیروں سے تولّی کی ممانعت اور منافقین کا ہول و ندامت(Page 9: Prohibition of Alliance with External Powers and the Eventual Remorse of Double-Dealers)
اے ایمان والو! یہود و نصاریٰ کو دوست نہ بناؤ، یہ تو (تمہارے خلاف) ایک دوسرے کے مددگار ہیں۔ اور تم میں سے جو ان کا حامی و مددگار بنے گا تو بیشک وہ بھی ان میں کا ایک ہے۔ اللہ ظالموں کو ہدایت پر نہیں لگاتا۔ یا محمد! جن لوگوں کے دلوں میں روگ ہے تم ان کو دیکھو گے کہ دوڑ دوڑ کر ان سے ملتے ہیں، کہتے کیا ہیں کہ کیا کریں ہم کو اس بات کا ڈر لگا ہے کہ کہیں ہم پر آفت کا چکر نہ آ جائے! سو قریب ہے کہ اللہ اپنے پاس سے فتح یا کوئی اور بات لائے گا اور یہ لوگ اس چیز پر جس کو وہ اپنے دلوں میں چھپائے ہوئے ہیں نادم ہوں گے۔ (پارہ ۶ - المائدۃ ع ۸)
صفحہ 10 (اسکین 12.jpg) — صفحہ ۱۰: غیروں کی دائمی ناراضی اور عہد شکنی کی خصلت(Page 10: Irreconcilable Demands of Adversaries and the Perennial Perfidy of Covenant-Breakers)
تم سے نہ یہود راضی ہوں گے اور نہ نصاریٰ جب تک کہ تم ان کے طریقہ و مذہب کی پیروی قبول نہ کرو۔ تم کہہ دو کہ ہدایت اللہ ہی کی ہدایت ہے۔ اگر کہیں تم نے ان کی خواہشات کی پیروی کی بعد اس کے کہ تمہارے پاس علم صحیح آ چکا ہے تو تم کو اللہ کی سزاؤں سے بچانے کے لئے نہ کوئی طرفدار ہو سکے گا نہ مددگار۔ (پارہ ۱ - البقرۃ ع ۱۴)
کیونکر صلح رہے اور اگر وہ تم پر قابو پاویں تو کچھ لحاظ نہ کریں نہ قرابت کا نہ عہد کا، تم کو راضی کر دیتے ہیں منہ کی بات سے اور ان کے دل نہیں مانتے، اور اکثر ان میں سے بد عہد ہیں۔ (پارہ ۱۰ - التوبۃ ع ۲)
صفحہ 11 (اسکین 13.jpg) — صفحہ ۱۱: دینِ حق کا غلبہ، صحابہؓ کے اوصاف اور فریبِ دنیا(Page 11: Divine Ascendancy of Islam, Distinguishing Marks of the Righteous, and the Transience of Worldly Boasting)
وہی ہے جس نے بھیجا اپنے رسول کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ تاکہ غالب کر دے اس کو دین پر اور اللہ کافی ہے ثابت کرنے والا۔ محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں سخت ہیں کافروں پر، آپس میں رحم دل ہیں، تم ان کو دیکھتے ہو رکوع کرتے سجدہ کرتے، اللہ کا فضل و رضامندی چاہتے ہیں، نشانی ان کے چہروں پر ہے سجدے کے اثر سے۔ (پارہ ۲۶ - الفتح)
جان رکھو کہ دنیا کی زندگی کیا ہے: کھیل تماشا ہے اور زینت و تفاخر ہے آپس میں اور کثرت ڈھونڈنی ہے مال کی اور اولاد کی۔ (پارہ ۲۷ - الحدید ع ۳)
صفحہ 12 (اسکین 14.jpg) — صفحہ ۱۲: قوتِ آہن، باہمی اتحاد کا تحفظ اور متبادل قوم کی الٰہی سنت(Page 12: Material Power of Iron, Harmony against Dispiritedness, and the Divine Law of Replacement)
اور ہم نے اتارا لوہا، اس میں بڑی قوت ہے اور اس میں دیگر منافع ہیں لوگوں کے لئے اور تاکہ اللہ معلوم کرے کہ کون مدد کرتا ہے اس کی اور اس کے رسول کی بن دیکھے، بیشک اللہ قوی ہے زبردست ہے۔ (پارہ ۲۷ - الحدید ع ۴)
اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کرو اور آپس میں نزاع و جھگڑا نہ کرو کہ تم بزدل ہو جاؤ گے اور تمہاری ہوا بگڑ جائے گی، اور صبر کرو، اللہ صابروں کے ساتھ ہے۔ (پارہ ۱۰ - الانفال ع ۶)
اے ایماندارو! اگر تم میں سے کوئی اپنے طریقے سے پھر جائے تو کیا پروا ہے، اللہ ایسے لوگ موجود کرا دے گا جن کو وہ دوست رکھتا ہوگا اور وہ اس کو دوست رکھتے ہوں گے، جو مسلمانوں کے ساتھ تو نرم ہوں گے اور منکروں کے ساتھ سخت ہوں گے،...
صفحہ 13 (اسکین 15.jpg) — صفحہ ۱۳: جہاد فی سبیل اللہ اور حزب اللہ کی قطعی غالبیت(Page 13: Striving in the Path of Allah and the Unconquerable Triumphant Party of Allah)
اللہ کی راہ میں کوشاں ہوں گے اور کسی ملامت کرنے والے کی ملامت کی پروا نہ کریں گے۔ یہ اللہ کا فضل ہے جس کو چاہے دے، اور اللہ بڑی رحمت اور علم والا ہے۔ تمہارے تو صرف یہی دوست ہیں: اللہ و رسول اور ایماندار جو نماز پڑھتے اور زکوٰۃ دیتے اور ہمیشہ سر جھکائے رہتے ہیں۔ اور جو اللہ و رسول اور ایمانداروں کا طرفدار ہے، تو وہ اللہ والا ہے اور اللہ والے ہی غالب ہو کر رہیں گے۔ (پارہ ۶ - المائدۃ ع ۸)
اے ایمان والو! تمہیں ہو کیا گیا ہے کہ جب تم سے کہا گیا کہ راہِ خدا میں کوچ کرو تو تم بوجھل ہو کر زمین سے...
صفحہ 14 (اسکین 16.jpg) — صفحہ ۱۴: سستی پر تنبیہ اور جان و مال کی الٰہی بیع و سودا(Page 14: Admonition Against Worldly Lethargy and the Eternal Covenant of Souls and Wealth)
اللہ نے مسلمانوں سے ان کی جانیں اور ان کے مال اس شرط پر خرید لئے ہیں کہ ان کے بدلے میں ان کو جنت دے۔ یہ لوگ (جان و مال کی پروا نہ کر کے) فی سبیل اللہ جنگ کرتے ہیں اور دشمنوں کو مارتے اور خود بھی مرتے ہیں۔ یہ اللہ کا پکا وعدہ ہے جس کا پورا کرنا اس نے اپنے اوپر لازم کر لیا ہے اور وہ تورات اور انجیل و قرآن میں موجود ہے اور اللہ سے بڑھ کر اپنا عہد پورا کرنے والا کون ہے! پس اے مسلمانو! اس بیع کی جو تم نے اللہ سے کی ہے خوشیاں مناؤ، اور یہی بڑی کامیابی ہے۔ (پارہ ۱۱ - التوبۃ ع ۱۴)
صفحہ 15 (اسکین 17.jpg) — صفحہ ۱۵: مکرِ شیطان کی کمزوری اور قلیل جماعت کی کثیر پر فتح(Page 15: Inherent Weakness of Satanic Alliances and the Historical Triumph of Resolute Minorities)
ایماندار تو اللہ کی راہ میں لڑتے ہیں، کافر شیطان کی راہ میں لڑتے ہیں۔ (اے ایماندارو!) تم ان شیطان کے طرفداروں سے لڑو، شیطان کی تدبیریں سب ضعیف اور بودی ہیں۔ (پارہ ۵ - النساء ع ۱۰)
کہنے لگے وہ لوگ جن کو خیال تھا کہ ان کو اللہ سے ملنا ہے: تھوڑی جماعت بارہا غالب ہوئی بڑی جماعت پر اللہ کے حکم سے، اور اللہ صبر کرنے والوں کے ساتھ ہے۔ (پارہ ۲ - البقرۃ ع ۳۳)
صفحہ 16 (اسکین 18.jpg) — صفحہ ۱۶: نصرتِ رسل کا ابدی وعدہ، حقِ نصرت اور مکرِ باطل کا زوال(Page 16: Divine Decree of Ultimate Victory, the Due Aid of Believers, and the Annihilation of Evil Conspiracies)
اور ہمارے بندوں یعنی پیغمبروں کے حق میں ہمارا پہلے ہی حکم ہو چکا ہے کہ بیشک انہی کو نصرت ہوگی، اور بیشک ہمارا لشکر ضرور غالب آ کر رہے گا۔ (پارہ ۲۳ - والصافات ع ۵)
سو جو لوگ احکامِ الٰہی نہ ماننے کے جرم کے مرتکب ہوئے تو ہم نے ان سے اس کا بدلہ و انتقام لے لیا، اور ایمانداروں کی مدد کرنا ہم پر لازم ہے۔ (پارہ ۲۱ - الروم ع ۵)
جو عزت کا طالب ہو تو ساری عزت تو اللہ ہی کو ہے۔ اچھی اچھی باتیں اسی کی جناب تک پہنچتی ہیں اور عملِ صالح بلند کرتا ہے، اور جو لوگ بری تدبیریں کرتے ہیں ان کے لئے سخت عذاب ہے، اور ان کی ساری تدبیریں ملیامیٹ ہو جائیں گی۔ (پارہ ۲۲ - فاطر ع ۲)
صفحہ 17 (اسکین 19.jpg) — صفحہ ۱۷: فہرستِ تصنیفات حسرت اکیڈیمی (حصہ اول: کتب ۱ تا ۸)(Page 17: Hasrat Academy Complete Literary Catalogue (Part 1: Treatises 1 to 8))
(۱) الدِّین (زبان عربی): اس میں چار کتابیں ہیں: کتاب العلم اصولِ حدیث میں، کتاب الایمان عقائدِ اہلِ سنت، کتاب الاسلام نماز، روزہ، زکوٰۃ، حج کے بیان میں بزبانِ کلام اور حدیثِ صحیح سے، کتاب الاحسان تصوف و سلوک کا ماخذ قرآن و حدیث سے۔ کتاب دو قسم کے کاغذوں پر چھپی ہے، درجہ اول و درجہ دوم۔
(۲) امام اعظم پر مناظرہ، اصولِ حدیث، اول شہادتِ اسلام، اصولِ قانونِ شہادت، اصولِ تاویل، اصولِ فقہ، کلیاتِ فقہ و کلیات اصولِ قانونِ تعلق قدیم و جدید ہی طریقے پر ترتیب دیے گئے ہیں، اس جامعیت اور ترتیب کی کتاب کی اب تک تصنیف نہیں ہوئی تھی۔ وکلاء کے لئے تو اچھا خاصا مددگار ہے (قیمت اعلیٰ و ادنیٰ)۔
(۳) حکمتِ بالغہ (یا حکمتِ اسلامیہ، بزبانِ اردو): تصوف، کلام و فلسفہ کی جان ہے۔ عجیب و غریب کتاب ہے جس میں بڑے بڑے مشکل مسائل کا حل اور دیگر مذاہب کا رد بھی ہے۔ قیمت درجہ اول و درجہ دوم۔
(۴) المعارف: تصوف و فلسفہ پر مولانا کے مقالات و ارشادات کا مجموعہ، حصہ اول و حصہ دوم۔ درجہ اول و درجہ دوم۔
(۵) نسیمِ عرفان: اردو غزلوں کا مجموعہ، پوری کتاب معارف پر ہے۔ درجہ اول و درجہ دوم۔
(۶) زمزمہ محبت: یعنی نعتیہ اشعار کا بہترین مجموعہ۔ قیمت درجہ اول ۴ روپے، درجہ دوم ۳ روپے۔
(۷) زفرات الاشواق: دیوانِ عربی مع کلامِ فارسی۔ قیمت درجہ اول ۵ روپے، درجہ دوم ۴ روپے۔
(۸) شجرة الکون (زبان اردو): ایک مختصر مگر جامع مسائلِ تصوف کا رسالہ۔ قیمت ۱۲ آنہ۔
صفحہ 18 (اسکین 20.jpg) — صفحہ ۱۸: فہرستِ تصنیفات حسرت اکیڈیمی (حصہ دوم: کتب ۹ تا ۱۹ و پتا دار الاشاعت)(Page 18: Hasrat Academy Complete Literary Catalogue (Part 2: Treatises 9 to 19 & Publisher Information))
(۹) التعلیم الطبیعی (بزبان عربی): یہ رسالہ ڈائرکٹ میتھڈ یا تعلیمِ طبیعی کے اصول پر مبنی ہے، اس کی رو سے کمسن بچہ بھی بہت جلد عربی بولنے لگتا ہے، مبتدیوں کے لئے نہایت مفید ہے۔ قیمت ۳ روپے۔
(۱۰) تاریخ فقہ: عمر خیام کی کتابِ فقہ کے ترجمہ کا خلاصہ ―― زیر طبع۔
(۱۱) مفتاح التجوید: تجوید کا بہترین اور عام فہم رسالہ جس کے پڑھنے سے مبتدی قرآن صحیح طور پر پڑھ سکتا ہے۔ قیمت ۱ روپیہ۔
(۱۲) مفید اللغات عربی: مختصر لغت جس میں جدید اصطلاحاتِ عربی شامل ہیں۔ قیمت ۴ آنہ۔
(۱۳) اعجاز القرآن: وجوہِ اعجازِ قرآن و تفسیر سورۂ کوثر و الم نشرح، جامعہ عثمانیہ کی طرف سے فاضل بیدری...
(۱۴) مرآة الحقائق: تصوف پر بزبانِ اردو و کلام... قیمت ۱ روپیہ۔
(۱۵) اربعین (بزبان عربی): حضرت شاہ ولی اللہ دہلوی مرحوم بروایتِ مولانا ممدوح۔ قیمت ۱ روپیہ ۴ آنہ۔
(۱۶) تحفۂ اطفال (بزبان اردو): بچوں کے لئے مذہبی اور اخلاقی نظم۔ قیمت ۱ روپیہ۔
(۱۷) نو نظر: دورِ حاضر اور میاں بھلائی... مسلمانوں کا اسلامی تہذیب سے بیزار ہونا ظاہر کیا گیا ہے۔ اور اصلاح کی راہیں سمجھائی گئی ہیں۔
(۱۸) گلدستہ اطفال: سلیس اور شستہ زبان میں مولانا نے کمسن بچوں کے لئے اسلامی اصول اور عقائد کے بنیادی امور کو نظم کیا ہے۔ قیمت ۱ روپیہ۔
(۱۹) سورۂ اخلاص و دیگر سورتوں کی تفسیر: بھی زیر طبع ہے جو لائقِ دید ہے۔ معارف حصہ سوم زیر طبع ہے۔ دیگر مطبوعات حسرت اکیڈیمی سے طلب فرمائیں۔
ملنے کا پتہ: دار الاشاعت، امین منزل، چنچل گوڑہ، حیدرآباد دکن۔