🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
قولِ فصل
Qawlun Faslun: The Decisive Word on the Authority of Sunnah & Hadith Methodology
بحر العلوم علامہ حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ قادری حسرتؒ
Bahr al-‘Uloom Hazrat Maulana Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadri Hasrat (Rh.A)
Hasrat Academy Publications, Siddiq Gulshan, Hyderabad Deccan · Second Edition, Safar 1401 AH / 1980 CE
آیت [سورۃ الطارق 86:۱۳-۱۴]
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ ۝ وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ ۝
قَوْلِ فَصْل (در ردِّ اعتراضات و اثباتِ عقائد / حجیتِ سنت و تدوینِ حدیث)
از: بحر العلوم علامہ حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقیؔ قادری حسرتؒ (سابق صدر شعبۂ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد دکن)
باہتمام: محمد عباس علم بردار صدیقی
حسرت اکیڈیمی پبلیکیشن: «صدیق گلشن»، نزد بہادر پورہ، حیدرآباد دکن
بار دوم — صفر ۱۴۰۱ھ (۱۹۸۰ء) — قیمت: دو روپئے
بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ
آیت [سورۃ یوسف 12:۴۰]
إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ ۚ (يوسف)

حکم کسی کا نہیں سوائے اللہ کے۔

آیت [سورۃ المائدہ 5:۴۷]
وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْفَاسِقُونَ ۝

اور جو کوئی حکم نہ کرے اللہ کے اتارے پر تو وہی لوگ ہیں بے حکم۔

آیت [سورۃ المائدہ 5:۴۴]
وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْكَافِرُونَ ۝

اور جو کوئی حکم نہ کرے اللہ کے اتارے پر تو وہی لوگ ہیں منکر۔

آیت [سورۃ المائدہ 5:۴۵]
وَمَن لَّمْ يَحْكُم بِمَا أَنزَلَ اللَّهُ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ ۝ (مائدہ)

اور جو کوئی حکم نہ کرے اللہ کے اتارے پر تو وہی لوگ ہیں بے انصاف۔

آیت [سورۃ آل عمران 3:۳۲]
قُلْ أَطِيعُوا اللَّهَ وَالرَّسُولَ ۖ فَإِن تَوَلَّوْا فَإِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْكَافِرِينَ ۝ (آل عمران)

اللہ اور رسول کی فرماں برداری کرو، پھر اگر (یہ لوگ) نہ مانیں تو اللہ نافرمانوں کو پسند نہیں کرتا۔

آیت [سورۃ الحشر 59:۷]
وَمَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانتَهُوا ۚ وَاتَّقُوا اللَّهَ ۖ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ ۝ (حشر ع)

اور جو چیز پیغمبر تم کو دے دیا کریں وہ تو لیا کرو اور جس چیز سے منع کریں اس سے دست کش رہو، اور ڈرتے رہو، خدا کی مار سخت ہے۔

آیت [سورۃ النساء 4:۶۵]
فَلَا وَرَبِّكَ لَا يُؤْمِنُونَ حَتَّىٰ يُحَكِّمُوكَ فِيمَا شَجَرَ بَيْنَهُمْ ثُمَّ لَا يَجِدُوا فِي أَنفُسِهِمْ حَرَجًا مِّمَّا قَضَيْتَ وَيُسَلِّمُوا تَسْلِيمًا ۝ (النساء)

پس تمہارے پروردگار کی قسم ہے کہ جب تک یہ لوگ اپنے باہمی جھگڑے تم ہی سے فیصلہ نہ کرائیں اور جو کچھ تم فیصلہ کرو اس سے دلگیر بھی نہ ہوں اور (دل و جان سے اس کو) قبول کر لیں، [مسلمان نہیں ہو سکتے]۔

آیت [سورۃ النساء 4:۱۱۵]
وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِنْ بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَى وَ...
آیت [سورۃ النساء 4:۱۱۵]
[وَمَن يُشَاقِقِ الرَّسُولَ مِن بَعْدِ مَا تَبَيَّنَ لَهُ الْهُدَىٰ] وَيَتَّبِعْ غَيْرَ سَبِيلِ الْمُؤْمِنِينَ نُوَلِّهِ مَا تَوَلَّىٰ وَنُصْلِهِ جَهَنَّمَ ۖ وَسَاءَتْ مَصِيرًا ۝ (النساء ع)

اور جو کوئی مخالفت کرے رسول سے جب کھل چکی اُس پر راہ کی بات اور چلے سب مسلمانوں کی راہ سے الگ تو ہم اس کو اسی راہ کے حوالے کریں گے جو اس نے اختیار کی اور اُسے دوزخ میں ڈالیں گے اور بہت ہی بری جگہ پہنچا۔

آیت [سورۃ آل عمران 3:۳۱]
قُلْ إِن كُنتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ وَيَغْفِرْ لَكُمْ ذُنُوبَكُمْ ۗ وَاللَّهُ غَفُورٌ رَّحِيمٌ ۝ (آل عمران ۲۴)

کہہ دو کہ اگر تم اللہ کو دوست رکھتے ہو تو میری پیروی کرو کہ اللہ بھی تم کو دوست رکھے اور تم کو تمہارے گناہ معاف کر دے اور اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔

آیت [سورۃ الاحزاب 33:۲۱]
لَّقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ لِّمَن كَانَ يَرْجُو اللَّهَ وَالْيَوْمَ الْآخِرَ وَذَكَرَ اللَّهَ كَثِيرًا ۝ (احزاب)

تمہارے لئے، اُن لوگوں کے لئے جو اللہ اور روزِ آخرت سے ڈرتے اور کثرت سے یادِ الٰہی کیا کرتے تھے رسول اللہ کا ایک عمدہ نمونہ موجود ہے۔

آیت [سورۃ النساء 4:۵۹]
يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا أَطِيعُوا اللَّهَ وَأَطِيعُوا الرَّسُولَ وَأُولِي الْأَمْرِ مِنكُمْ ۖ فَإِن تَنَازَعْتُمْ فِي شَيْءٍ فَرُدُّوهُ إِلَى اللَّهِ وَالرَّسُولِ إِن كُنتُمْ تُؤْمِنُونَ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ ۝ (النساء)

اے ایمان والو حکم مانو اللہ کا اور حکم مانو رسول کا اور اُن کا جو اختیار والے ہیں تم میں سے، پھر اگر جھگڑ پڑو کسی چیز میں تو اس کو رجوع کرو طرف اللہ کے اور رسول کے، اگر یقین رکھتے ہو اللہ پر اور پچھلے دن پر۔

آیت [سورۃ آل عمران 3:۱۵۹]
وَشَاوِرْهُمْ فِي الْأَمْرِ ۖ فَإِذَا عَزَمْتَ فَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ ۝ (آل عمران)

اور ان سے مشورہ کرو کام میں، اور جب پختہ ارادہ کر لو تو اللہ پر توکل و اعتماد کرو۔

آیت [سورۃ النجم 53:۳-۴]
وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ۝ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ۝ (النجم ع) وہ اپنی خواہش...

سے نہیں کہتے بلکہ وحی ہے جو کی جا رہی ہے۔

حدیث نبوی ﷺ
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يَكُونَ هَوَاهُ تَبَعًا لِمَا جِئْتُ بِهِ» (رواه في شرح السنة، مشكوة ص ۳)

عبد اللہ بن عمرو سے روایت ہے کہا کہ فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: تم میں کا کوئی مسلمان نہ ہو گا جب تک کہ اس کی خواہش تابع نہ ہو جائے اس حکم کے جس کو میں لایا ہوں۔

حدیث نبوی ﷺ
عَنِ ابْنِ عَمْرِو بْنِ الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: كُنْتُ أَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَنَهَتْنِي قُرَيْشٌ وَقَالُوا: أَتَكْتُبُ كُلَّ شَيْءٍ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَشَرٌ يَتَكَلَّمُ فِي الرِّضَى وَالْغَضَبِ؟ فَأَمْسَكْتُ عَنِ الْكِتَابَةِ حَتَّى ذَكَرْتُ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَأَوْمَأَ بِإِصْبَعِهِ إِلَى فِيهِ وَقَالَ: «اكْتُبْ! فَوَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ مَا يَخْرُجُ مِنْهُ إِلَّا حَقٌّ» (اخرجه ابو داؤد، تیسیر ۵۹)

عبد اللہ ابن عمرو بن العاص رضی اللہ سے روایت ہے کہا میں لکھ لیا کرتا تھا جو کچھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سن لیا کرتا تھا۔ مجھے بعض قریشیوں نے منع کیا اور کہا کیا تم ہر چیز لکھ لیتے ہو اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھی آدمی ہیں غصہ میں بھی بات کرتے ہیں اور خوشی میں بھی تو میں نے لکھنے کو روک دیا یہاں تک کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ذکر کیا تو آپ نے اپنی انگلی سے دہنِ مبارک کی طرف اشارہ کیا۔ اور فرمایا: لکھو! قسم ہے اس خدا کی جس کے ہاتھ میں محمد کی جان ہے، [اس سے صرف حق بات ہی نکلتی ہے]...

اس سے صرف حق بات ہی نکلتی ہے۔

حدیث نبوی ﷺ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ شَكَا رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي لَأَسْمَعُ مِنْكَ الْحَدِيثَ فَيُعْجِبُنِي وَلَا أَحْفَظُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «اسْتَعِنْ بِيَمِينِكَ» وَأَوْمَأَ بِيَدِهِ إِلَى الْخَطِّ (اخرجه الترمذي - تیسیر)

ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا ایک انصاری نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شکایت کی پھر کہا: "یا رسول اللہ آپ سے حدیث سنتا ہوں اور مجھے پسند آتی ہے اور مجھے یاد نہیں رہتی"۔ فرمایا: "اپنے ہاتھ سے مدد لے" اور لکھنے کا اشارہ فرمایا۔

حدیث نبوی ﷺ
عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: مَا كَانَ فِي أَصْحَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَحَدٌ أَكْثَرَ حَدِيثًا مِنِّي إِلَّا مَا كَانَ مِنْ ابْنِ عَمْرٍو فَإِنَّهُ كَانَ يَكْتُبُ وَلَا أَكْتُبُ (أخرجه البخاري والترمذي - تیسیر)

اور ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابیوں میں کوئی مجھ سے زیادہ حدیث یاد رکھنے والا نہ تھا سوائے ابن عمرو کے کہ وہ لکھتے تھے اور میں لکھتا نہ تھا۔

حدیث نبوی ﷺ
عَنْ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ أَنَّهُ كَتَبَ إِلَى أَبِي بَكْرِ بْنِ حَزْمٍ: «انْظُرْ مَا كَانَ مِنْ حَدِيثِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَاكْتُبْهُ فَإِنِّي خِفْتُ دُرُوسَ الْعِلْمِ وَذِهَابَ الْعُلَمَاءِ وَلَا تَقْبَلْ إِلَّا حَدِيثَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلْيُفْشُوا الْعِلْمَ وَلْيَجْلِسُوا لَهُ حَتَّى يَعْلَمَ مَنْ لَا يَعْلَمُ، فَإِنَّ الْعِلْمَ لَا يَهْلِكُ حَتَّى يَكُونَ سِرًّا» (اخرجه البخاري - تیسیر)

عمر بن عبد العزیز سے روایت [ہے کہ انھوں نے ابو بکر بن حزم کو لکھا...]

ہے کہ انھوں نے ابو بکر بن حزم کو لکھا دیکھو جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث ہو اس کو لکھو کیوں کہ مجھے خوف ہو گیا ہے علم کے ضائع ہو جانے کا علماء کے چلے جانے کی وجہ سے۔ اور تم قبول نہ کرو سوائے حدیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے، اور علم کو ظاہر کرو اور اس کی مجلسیں قائم کرو تاکہ نہ جاننے والے جان لیں، کیونکہ علم نابود نہیں ہوتا یہاں تک کہ وہ راز رہ جائے۔

حدیث نبوی ﷺ
قَالَ الْحَافِظُ ابْنُ حَجَرٍ الْعَسْقَلَانِيُّ فِي مُقَدَّمَةِ فَتْحِ الْبَارِي: فَأَوَّلُ مَنْ جَمَعَ ذَلِكَ الرَّبِيعُ بْنُ صَبِيحٍ وَسَعِيدُ بْنُ عَرُوبَةَ وَغَيْرُهُمَا، وَكَانُوا يُصَنِّفُونَ كُلَّ بَابٍ عَلَى حِدَةٍ، إِلَى أَنْ قَامَ كِبَارُ أَهْلِ الطَّبَقَةِ الثَّالِثَةِ فَدَوَّنُوا الْأَحْكَامَ، فَصَنَّفَ الْإِمَامُ مَالِكٌ «الْمُوَطَّأَ» وَتَوَخَّى فِيهِ الْقَوِيَّ مِنْ حَدِيثِ أَهْلِ الْمَدِينَةِ وَمَزَجَهُ بِأَقْوَالِ التَّابِعِينَ وَالصَّحَابَةِ وَمَنْ بَعْدَهُمْ، وَصَنَّفَ أَبُو مُحَمَّدٍ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ جُرَيْجٍ بِمَكَّةَ، وَأَبُو عَمْرٍو عَبْدُ الرَّحْمٰنِ بْنُ عَمْرٍو الْأَوْزَاعِيُّ بِالشَّامِ، وَأَبُو عَبْدِ اللَّهِ سُفْيَانُ بْنُ سَعِيدٍ الثَّوْرِيُّ بِالْكُوفَةِ، وَأَبُو سَلَمَةَ حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ بِالْبَصْرَةِ، ثُمَّ تَلَاهُمْ كَثِيرُونَ مِنْ أَهْلِ عَصْرِهِمْ.

حافظ ابن حجر عسقلانی نے مقدمہ فتح الباری میں فرمایا: سب سے پہلے جس نے اُسے (حدیث کو) تصنیف کیا وہ ربیع بن صبیح اور سعید بن عروبہ وغیرہما ہیں اور وہ ہر باب کو علیحدہ تصنیف کرتے تھے۔ یہاں تک کہ تیسرے طبقہ کے بزرگ کھڑے ہوئے، پس انھوں نے احکام مدون کئے، پھر امام مالک نے موطا تصنیف کی اور اس میں قوی حدیثوں کو منتخب کیا اور اس میں ملا دیا اقوالِ تابعین و صحابہ اور اُن کے اقوال کو جو اُن کے بعد ہوئے ہیں، اور تصنیف...

کی ابو محمد عبد الملک بن عبد العزیز اور ابن جریج نے مکہ میں، اور ابو عمرو عبد الرحمن بن عمرو الاوزاعی نے شام میں، اور ابو عبد اللہ سفیان بن سعید نے کوفہ میں، اور ابو سلمہ حماد بن دینار نے بصرہ میں، پھر ان کے ہمعصروں میں سے بہتوں نے ان کی پیروی کی۔

صاحبو! ان آیاتِ قرآنی اور احادیثِ نبوی اور اقوالِ ائمۂ حدیث و قرآن سے کیا کیا مستنبط ہو رہا ہے؟ احادیثِ نبوی کو نہ ماننا «وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ» کا مصداق بننا ہے۔ کوئی شخص کتنا ہی بڑا ہو حکمِ رسول کے ماننے سے انکار نہیں کر سکتا۔ جہاں جہاں لوگوں کو غلط فہمیاں ہو رہی ہیں آئندہ میں ان مسائل کو صاف کروں گا۔

احادیثِ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم زمانہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہی سے اور اس کے قریبی زمانہ سے ضبطِ تحریر ہو رہے تھے، یہ بالکل غلط ہے کہ احادیث کی تدوین ڈھائی سو سال کے بعد شروع ہوئی۔ حضرت امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک اور اُن کے ہم عصر لوگ بھی ڈھائی سو سال سے پہلے کے ہیں۔

ایک اور غلط فہمی نا واقف لوگوں میں پھیلی ہوئی ہے کہ امام ابو حنیفہ، امام شافعی، امام مالک اور امام احمد بن حنبل کے سوائے اب کوئی اجتہاد نہیں کر سکتا۔ اصل بات یہ ہے کہ ان چاروں اماموں کے مذاہب میں برابر اجتہاد کا سلسلہ جاری ہے مگر اجتہاد کے مراتب ہیں جو قابلیتوں پر موقوف ہیں۔ یہ چاروں مذہب مکاتب یا اسکول ہیں جن میں ہمیشہ تحقیقات اور تدقیقات ہوتے رہتے ہیں۔ حضرت امام اعظم کے شاگرد امام ابو یوسف، امام محمد بن الحسن...

اور امام زفر نے امام ابو حنیفہ کے قول کے خلاف اجتہاد کیا اور ان کے اقوال پر فتوے دیے گئے۔ یہی حال امام مالک، امام شافعی، امام احمد بن حنبل کے شاگردوں اور ان کے ہم مذہبوں کا ہے۔ تم بھی قرآن اور حدیث میں انہماک پیدا کرو، مہارت حاصل کرو، تمہارے سامنے بھی استنباط کا دروازہ کھلا ہوا ہے، مگر شرط یہی ہے کہ تم قرآن اور حدیث کی روشنی میں تمام کام کرو۔ اسلام کو غیر مسلموں کے خیالات کے تابع مت بناؤ۔ غیر مسلموں کے خوش کرنے کے لئے قرآن اور حدیث کو توڑ مروڑ کر غیر مسلموں کے خیالات کے مطابق کرنے کی کوشش نہ کرو۔ قابلیت پیدا کرو، قرآن اور حدیث سے واقف ہو، پھر اپنی رائے بھی لگاؤ۔ جس رائے کا ماخذ قرآن اور حدیث نہیں وہ رد ہے، ناقابلِ قبول ہے۔ بلا ماخذ رائے رکھنے کی ابتدا ابلیس نے کی تھی۔

آیت [سورۃ الاعراف 7:۱۲]
اُس نے کہا: أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَّارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ ۝

صاحبو! ذرا غور کرو، سرکاری قوانین اردو میں بھی ہیں اور انگریزی میں بھی اور دوسری مختلف زبانوں میں بھی، مگر جب کوئی مقدمہ پیش ہوتا ہے تو ماہر وکیل کو مقرر کرتے ہیں۔ تم کو نہ پوری عربی آتی ہے اور نہ قرآن و حدیث کے سمجھنے کی قابلیت رکھتے ہو مگر دربارِ الٰہی میں جواب دہی کو تیار ہو رہے ہو۔ خیر اب میں چند اور ضروری باتوں پر آپ صاحبوں کی توجہ مبذول کرواتا ہوں۔

امر کتنے قسم کا ہوتا ہے اور اس کے الفاظ کیا ہوتے ہیں؟ اکثر صیغۂ امر کا لفظ ہوتا ہے جیسے: «أَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ»، کبھی صیغۂ امر کے سوا بھی امر [ہوتا ہے جیسے والله علی الناس حج البیت...]

ہوتا ہے جیسے: ﴿وَلِلَّهِ عَلَى النَّاسِ حِجُّ الْبَيْتِ﴾ یعنی خدائے تعالیٰ کی طرف سے لوگوں پر حج فرض کیا گیا ہے۔ کبھی امر وجوب پر دلالت کرتا ہے جیسے کہ پہلی مثالوں میں ہے اور کبھی استحسان پر جیسے سنت کے کاموں میں، کبھی اباحت پر بھی دلالت کرتا ہے جیسے: ﴿وَإِذَا حَلَلْتُمْ فَاصْطَادُوا﴾ یعنی جب تم حج سے فارغ ہو جاؤ اور احرام کھول دو تو تم شکار کرو، یعنی شکار کر سکتے ہو، شکار کرنا مباح ہے نہ کہ واجب یا سنت۔

صاحبو! حدیثیں تین قسم کی ہیں: (۱) متواتر (۲) مستفیض (۳) احاد

(۱) حدیث متواتر وہ حدیث ہے جس کو اتنے لوگ روایت کریں کہ عقلِ سلیم اس بات کو قبول نہ کرے کہ وہ سب جھوٹ پر متحد ہو گئے ہوں گے۔ لہٰذا خبرِ متواتر موجبِ یقین ہے اور اس کے خلاف میں جو روایت ہو وہ منکر ہے، ناقابلِ قبول ہے، رد ہے۔

متواتر کی بھی دو قسمیں ہیں: (الف) جس کے الفاظ بلا کم و کاست مروی ہوں اس کو متواتر باللفظ کہتے ہیں، جیسے: «إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ» اور «مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ»۔ (ب) متواتر بالمعنے: وہ حدیث جس کی مختلف روایتوں کے الفاظ میں کمی بیشی یا زیادتی ہو مگر ایک ہی مطلب سب سے نکلتا ہو، اس کو متواتر بالمعنے کہتے ہیں، یہ بھی موجبِ یقین ہے۔ ان احادیث سے انکار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انکار ہے۔

(۲) مستفیض: وہ حدیث جو کئی روایتوں سے ثابت ہو مگر درجہ تواتر کو نہ پہنچے، حدیث مستفیض موجبِ طمأنینت ہے اور اس کی طرف غالبِ ظن ضرور پیدا ہوتا ہے، اور فقہ میں اس پر عمل واجب ہے۔ (۳) خبرِ آحاد: وہ حدیث جس کی روایتیں مستفیض کی حد کو نہ پہنچی ہوں بلکہ ایک یا دو عادل راویوں نے اس کو روایت کیا ہو۔

سارے جھگڑے و تنازعات اخبارِ آحاد ہی میں پڑتے ہیں، چنانچہ حضرت امام اعظم سے کسی نے کہا کہ بعض روایتوں میں راوی کہتا ہے حضرت ابراہیم علیہ السلام نے جھوٹ بولا، امام صاحب نے فرمایا کہ اس راوی نے جھوٹ کہا، پیغمبر معصوم ہوتا ہے، پیغمبر جھوٹ نہیں بولتا، یعنی جو حدیث بعض روایتوں سے غلط طور پر منقول ہو اور تم یہ شرط رکھتے ہو کہ تمام لوگ چھوڑ دیں، یہ منقول باتیں غلط ہوں تو شریعت پر کیا حرج نہ ہو۔

تو یہ جو کہتے ہیں کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے صحابہ کی جماعت کے سامنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف کیا کہ تین بار طلاق کا حکم دیا اور طلاقِ بائنہ نافذ فرمائی، کیا یہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم کے خلاف تھا؟ ہرگز نہیں! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے زمانے میں جب کوئی شخص تین بار طلاق کا لفظ بولتا اور کہتا کہ میری مراد تاکید تھی تو ایک ہی طلاق مانی جاتی تھی، مگر حضرت عمر کے زمانے میں لوگوں نے اس میں جلدی شروع کی اور کثرت سے تین طلاقیں دینے لگے، تو حضرت عمر بن الخطاب نے اس کو نافذ کر دیا...

نے ہرگز رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے خلاف نہیں کیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ یا دوسرے صحابہ میں سے کسی نے حکمِ رسول کی خلاف ورزی نہیں کی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ کی عادت تھی کہ جب تک دو آدمی روایت نہ کریں حدیث قبول نہیں کرتے تھے اور اس حدیث کو شہادت کے معیار پر جانچتے تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے سامنے کوئی شخص کوئی حدیث روایت کرتا تو اُسے قسم دیتے تھے اور اس کے بعد اس پر اعتبار کرتے۔ یہ حدیث کو نہ ماننا نہیں بلکہ روایت کی تنقید ہے۔ یہ انکار حدیث کا انکار نہیں، راوی کا انکار ہے۔

حدیث کے معنی کیا ہیں؟ قول و فعلِ رسول۔ جو شخص قول و فعلِ رسول سے انکار کرے وہ حقیقت میں رسول سے انکار کر رہا ہے، اس کا انجام «وَمَنْ يُشَاقِقِ الرَّسُولَ» کی آیت میں ہے جیسا کہ اس سے قبل بیان کیا گیا۔

بعض لوگ کہتے ہیں کہ حدیث کی تدوین ڈھائی سو سال بعد شروع ہوئی، اس قدر طویل مدت میں معلوم نہیں احادیث میں کتنا کچھ تفرقہ ہو گیا۔ یہ اقوال غیر مسلموں کے ہیں جو بھولے مسلمانوں کی زبان پر آ گئے ہیں۔ کوئی ان سے پوچھے کہ صبح کی دو رکعتیں، ظہر کی چار، عصر کی چار، مغرب کی تین اور عشاء کی چار قرآن میں کس جگہ ہیں؟ نیز سجدہ پہلے ہے یا رکوع؟ یہ سب احادیث سے معلوم ہوتا ہے۔

واضح ہو کہ جس قدر سند میں نام کم ہوں گے وہ سند عالی ہوگی اور یقینی، جتنا بُعد ہوگا اتنا ہی یقین سے بُعد اور سند سافل۔ مگر یہ بھی واضح رہے کہ امام اعظم ابو حنیفہ، امام مالک اور ان کے ہمعصروں اور صحابہ کے درمیان صرف ایک تابعی ہی ہوتے ہیں، یہ سلسلہ دراز ہی کب ہے کہ کچھ شک و شبہ کی گنجایش ہو سکے۔

صاحبو! ایک صاحب احادیث کو وحیِ غیر متلو سن کے آتش زیرِ پا ہو رہے ہیں، غالباً ان کو «مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ ۝ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ ۝» سے بھی انکار ہے۔ انھوں نے مخالفینِ اسلام کی کتابوں سے چند اعتراضات جمع کئے ہیں، وہ صحاحِ ستہ کا نام تو لیتے ہیں مگر ان کی شروح مثلاً فتح الباری، عمدۃ القاری، قسطلانی، نووی اور بذل المجهود وغیرہ کو دیکھنے کی تکلیف نہیں اٹھاتے، ورنہ ان وساوس کی ان کے دل میں کبھی گنجایش نہ ہوتی۔ آپ سے پہلے بہت سے لوگوں نے اسلام کے خلاف بڑی بڑی کوششیں کیں اور اپنے خیال میں قرآن اور حدیث دونوں کو ناقابلِ اعتبار بنایا مگر کیا ہوا؟ حق حق ہوا ناحق ناحق، ساری کوششیں برباد بے سود رہیں۔

ان کو معلوم ہونا چاہیے کہ قرآن شریف تشبیہاً بمنزلۂ تعزیراتِ ہند کے ہے، اور حدیث شریف بمنزلۂ ضابطۂ فوجداری کے! عمل بالقرآن حدیث سے معلوم ہوتا ہے۔ ہم نے ابھی بیان کیا کہ جو حدیث کو نہیں مانتے ان کو نہ نماز کی ترکیب معلوم ہے نہ حج کی۔ حدیث ہی کی بدولت قرآن پر عمل کرنا آتا ہے۔ یاد رکھو! جس نے تعزیراتِ ہند کو پاس کیا ہے، ضابطۂ فوجداری کو بھی اسی نے پاس کیا۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم قرآنِ ناطق ہیں۔ «كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ»۔ ضابطۂ فوجداری کے غلط ثابت کرنے کے بعد تعزیراتِ ہند کے غلط ثابت کرنے میں کیا دیر لگتی ہے؟

میں یہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ضعیف اور موضوع حدیث کو بھی مان لو۔ میں اس سے پہلے لکھ چکا ہوں کہ چند احادیث کے غلط یا موضوع ہونے سے مطلق حدیث پر اعتراض نہیں ہو سکتا۔ نقادانِ حدیث [رحمہ اللہ نے حدیث کی بڑی خدمت کی ہے...]

رحمہ اللہ نے حدیث کی بڑی خدمت کی ہے، یہ چراغ تمہاری پھونک سے نہیں بجھے گا۔ ﴿وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَن يُتِمَّ نُورَهُ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ﴾ ۝ (توبہ ع)۔ میں صاحبِ مذکور سے عرض کرتا ہوں کہ ایک سیڑھی اور کیوں نہیں چڑھ جاتے، جھگڑا ہی تمام ہو جاتا ہے، نہ قرآن رہتا نہ حدیث اور آپ کی مراد من مانی حاصل ہو جاتی ہے!

بعض منکرانِ معجزاتِ نبوت و اسیرانِ ظلمت کدۂ مادیت اس حدیث کو پیش کرتے ہیں کہ عدمِ تابیرِ نخل کی وجہ سے کھجور کم لگے۔ میں پوچھتا ہوں کہ آپ تو احادیثِ متواتر کو بھی نہیں مانتے تھے پھر کس طرح آپ کو اس خبرِ واحد پر یقین آیا؟ کیا آپ کی نظر سے وہ حدیث بھی گزری کہ ایک بی بی نے بکری کا گوشت پکایا، حضرت نے فرمایا: "دست!" انھوں نے دیا۔ پھر فرمایا: "دست!" انھوں نے دیا۔ پھر فرمایا: "دست!" انھوں نے عرض کیا: بکری کے دو ہی دست ہوتے ہیں وہ تو میں نے دے دیئے۔ حضرت نے فرمایا: "اگر تو دیتی چلی جاتی تو دست نکلتے چلے جاتے!" میں عرض کرتا ہوں اس حدیث پر آپ کو کیوں یقین نہیں آیا؟ جیسی وہ حدیث ہے ویسی یہ بھی حدیث ہے۔ ان صاحبوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ معجزاتِ نبوت حق ہیں، کھجور کی کاشت کرنے والوں کی بے صبری نے معجزہ کو ظاہر ہونے نہیں دیا۔ خیر!

بعض لوگ کہتے ہیں تیرہ سو برس کے عرصے میں دنیا کیا سے کیا ہو گئی ہے، میں کہتا ہوں اللہ نے اپنے رسول کو «جَوَامِعُ الْكَلِمِ» سے سرفراز کیا ہے، ان جوامع الکلم کو موجودہ زمانے پر منطبق کرنے کے لئے عقلِ رسا کی ضرورت ہے۔ میرا ایمان ہے کہ قرآن و حدیث ایسے ہمہ گیر ہیں کہ ہر زمانے کے تغیرات اور مشکلات کے حل کرنے کے لئے کافی و وافی ہیں۔

آیت [سورۃ الکہف / یس 18:29 / 36:17:۲۹ / ۱۷]
فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِن وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ ۝ (کہف ع)
وَمَا عَلَيْنَا إِلَّا الْبَلَاغُ ۝ (یس ع)