مصنفہ: حضرت بحر العلوم استاذ العلماء علامہ محمد عبد القدیر صاحب صدیقی قادری حسرتؔ بحر رحمة الله عليه
سلسلۂ اشاعت حسرت اکیڈیمی، صدیق گلشن، بیرون درگاہ بوا ہیر، حیدرآباد دکن نمبر ۲۳
بار اول: ۲۳ جمادی الثانی ۱۳۶۱ھ | بار دوم: ۱۱ شوال المکرم ۱۳۷۳ھ
قیمت: ۲۵ نئے پیسے۔
جناب صدیق رضی اللہ عنہ
محمد مصطفےٰ کا جانشیں صدیق اکبر ہے / بجز پیغمبروں کے سب سے اعلیٰ سب سے بہتر ہے
ابن عباس سے روایت ہے، کہا: نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک عورت حاضر ہوئی اور کسی شے کے بارے میں سوال کیا، تو حضرت نے اس سے فرمایا: پھر آنا۔
سب کو معلوم ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال دفعۃً نہیں ہوا، بلکہ بیماری کچھ دراز ہوئی۔ اس مدت میں باحکمِ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابوبکر صدیق نے امامت کی۔ اس زمانہ میں تمام صحابہ حاضر تھے۔ حضرت نے یہ بھی فرمایا تھا کہ جو قرآن سے زیادہ واقف ہے وہی امامت کرے، لہذا صدیق اکبر اقرأ اور اعلم بالقرآن تھے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابوبکر کو دین کے کام کے لئے انتخاب فرمایا، تو ہم نے بھی ان کو دنیا کے کاموں کے لئے منتخب کیا۔
قال النووي: «إن اسم أبي بكر عبد الله هو الصحيح المشهور» (في تاريخ الخلفاء)
[امام نووی نے فرمایا: «ابوبکر صدیق کا نام عبد اللہ ہے اور یہی صحیح اور مشہور ہے»۔]
وَثَانِيَ اثْنَيْنِ فِي الْغَارِ الْمُنِيفِ وَقَدْ طَافَ الْعَدُوُّ بِهِ إِذْ صَعِدَ الْجَبَلَا...
قال السيوطي: «وله الآثار الجميلة في المشاهد، وثبت يوم أحد وحنين وقد فر الناس» (في تاریخ الخلفاء)
[امام سیوطی نے کہا: «صدیق اکبر کے لیے تمام غزوات و مشاہد میں شاندار اور درخشاں آثار ہیں، اور وہ جنگِ احد اور جنگِ حنین کے روز جب لوگ منتشر ہو گئے تھے پوری ثابت قدمی کے ساتھ رسول اللہ کے ہمراہ جمے رہے»۔]
«رَحِمَكَ اللَّهُ يَا أَبَا بَكْرٍ! كُنْتَ أَوَّلَ الْقَوْمِ إِسْلَاماً، وَأَخْلَصَهُمْ إِيمَاناً، وَأَكْثَرَهُمْ يَقِيناً، وَأَعْظَمَهُمْ غَنَاءً، وَأَحْدَبَهُمْ عَلَى الْإِسْلَامِ، وَأَحْوَطَهُمْ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَآمَنَهُمْ عَلَى أَصْحَابِهِ، وَأَحْسَنَهُمْ صُحْبَةً، وَأَعْظَمَهُمْ مَنَاقِبَ، وَأَكْثَرَهُمْ سَوَابِقَ، وَأَرْفَعَهُمْ دَرَجَةً، وَأَقْرَبَهُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَشْبَهَهُمْ بِهِ هَدْياً وَسَمْتاً وَخُلُقاً، وَأَشْرَفَهُمْ مَنْزِلَةً، وَأَكْرَمَهُمْ عَلَيْهِ، وَأَوْثَقَهُمْ عِنْدَهُ، فَجَزَاكَ اللَّهُ عَنِ الْإِسْلَامِ وَعَنْ رَسُولِهِ وَعَنِ الْمُسْلِمِينَ خَيْراً»
آپ کا نام عبد اللہ، لقب عتیق، خطاب صدیق اور کنیت ابوبکر ہے۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ۔ آپ کا نسب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مرّہ میں جا ملتا ہے۔ حضرت ابوبکر صدیق کی عمر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دو سال دو ماہ کم تھی۔ غرض کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال تریسٹھ (۶۳) سال کی عمر میں ہوا تو ابوبکر صدیق کا انتقال بھی اسی عمر میں ہوا۔ آپ کا رنگ گورا، بدن چھریرا، رخسار ہموار، آنکھیں جھکی ہوئیں، انگلیوں پر گوشت کم، اور ڈاڑھی کھچڑی تھی۔ مہندی کا خضاب کرتے تھے۔
اور ڈاڑھی کھچڑی تھی۔ مہندی کا خضاب کرتے تھے۔ ابتدا میں ہزارہا روپیوں کے مالک تھے، مگر تمام دھن دولت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور اسلام کی خدمت کے لئے صرف کر دی۔ سب سے پہلے ایمان لائے؛ ادھر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے پیغمبر ہونے کی اطلاع دی، اُدھر صدیق اکبر نے آپ کی تصدیق کی۔ سفر و حضر میں کبھی ساتھ نہ چھوڑا۔ ایک دفعہ حضرت علی مرتضیٰ نے پوچھا: سب سے بہادر کون ہے؟ لوگوں نے عرض کیا: آپ ہیں۔ حضرت مولیٰ علی نے فرمایا: سب سے بہادر ابوبکر ہیں۔ جنگِ بدر میں جب رسول خدا صلعم عریش یعنی منڈھوے کے نیچے بٹھائے گئے تو ابوبکر پاس کھڑے آپ کی حفاظت کر رہے تھے اور چاروں طرف سے دشمنوں کو روک رہے تھے۔ میرے خیال میں صدیق اکبر «گول کیپر» ہیں اور حضرت علی «فارورڈ»۔ گول کیپر کی معمولی غلطی کھیل ہی کو ختم کر دیتی ہے۔ ظاہر ہے جو شخص تمام عمر رسولِ خدا صلعم کی خدمت میں رہا ہو، مختلف اقوام سے تجارت کی ہو، اس کے معلومات کے کیا کہنے؟ صحابہ میں اختلاف ہوتا تو فیصلہ صدیق اکبر کی رائے پر ہوتا۔ بڑے نسابہ، یعنی تمام لوگوں کے نسب سے واقف، اور بہترین معبر، یعنی تعبیرِ خواب دینے والے تھے۔ خلافت کے زمانہ میں کھانے کپڑے کے سوا کچھ نہ لیا۔
آپ کی خلافت کے متعلق اتنا کہنا کافی ہے کہ رسول خدا صلعم کا انتقال دفعۃً تو ہوا نہیں۔ آٹھ دس دن تک ابوبکر صدیق امامت کرتے رہے۔ حضرت علی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلعم نے دین کے کام یعنی امامت کے لئے آپ کا انتخاب فرمایا، اور ہم نے ان کو دنیا کے کاموں یعنی خلافت کے لئے منتخب کیا۔ بہر حال دو برس چند مہینے خلافت کا کام بلا اختلاف انجام دیا۔ اور آخر میں غمِ حبیب میں گھل گھل کر جان دے دی۔ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَأَرْضَاهُ عَنَّا۔ تاریخِ رحلت: ۲۲ جمادی الثانی ۱۳ ہجری۔