Samā‘: The Reality, Jurisprudence & Spiritual Dimensions of Sufi Audition
شمس المفسرین بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ Ḥaḍrat Muḥammad ‘Abd al-Qadīr Ṣiddīqī Qādrī ‘Ḥasrat’ (Baḥr al-‘Ulūm) با اہتمام: محمد عباس علم بردار صدیقی، حسرت اکیڈیمی پبلیکیشنز، صدیق گلشن، حیدرآباد دکن · اشاعتِ حسرت اکیڈیمی / Hasrat Academy Publications
سَـمَـاع (تحقیقِ جواز و حرمت و احکامِ غنا و وجد و رقص)
از: شمس المفسرین، بحر العلوم، جامع المنقول والمقول حضرت علامہ محمد عبد القدیر حسرتؔ صدیقی قادری رحمۃ اللہ علیہ سابق صدر شعبۂ دینیات، جامعہ عثمانیہ، حیدرآباد دکن
باہتمام: محمد عباس علم بردار صدیقی حسرت اکیڈیمی پبلیکیشنز - صدیق گلشن، نزد بہادر پورہ - حیدر آباد ۵۰۰۲۶۴، اے پی (بھارت)
صفحہ ۱ (اسکین samaa-1.jpg)(Lawfulness of Pure Delights & Quranic Foundations of Listening)
مومن تو وہی ہیں جن کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دھڑکنے لگتے ہیں۔ اور جب ان کے سامنے خدا کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان کو ترقی ہوتی ہے اور وہ اپنے خدا پر توکل کرتے ہیں۔
مَنْ يَشَاءُ (الزمر ۲۳) ان کے روئیں روئیں کھڑے ہو جاتے ہیں جن کو خدا کا خوف ہوتا ہے۔ پھر ان کے پوست اور دل نرم ہو جاتے ہیں یادِ خدا کی وجہ سے۔ یہ خدا کی ہدایت ہے اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے۔
آیت [سورۃ بنی اسرائیل 17:109]
وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا (جز ۱۵ - بنی اسرائیل ۱۰۹) اور وہ اوندھے ٹھوڑی کے بل سجدے میں گر جاتے ہیں روتے ہوئے اور ان کا خشوع خضوع بڑھتا ہی جاتا ہے۔
اور انھیں سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کسی چیز کو اللہ سماع نہیں فرماتا جس قدر سماعت فرماتا ہے خوش آواز پیغمبر کے قرآن کو پکار کر پڑھنے کو۔
اور براء بن عازب سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور میں نے سنا: قرآن کو اچھی آواز سے پڑھو کیونکہ اچھی آواز قرآن کے حسن کو زیادہ کرتی ہے۔
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شعر کا ذکر ہوا تو آپ نے فرمایا کہ وہ کلام اور بات ہے اچھا تو اچھا ہے اور برا شعر برا ہے۔
صفحہ ۳ (اسکین samaa-3.jpg)(Prophetic Traditions on Wisdom of Poetry & the Pulpit of Hassan)
بریدہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: بعض سحر بیان کا اثر رکھتا ہے اور بعض علم جہل ہے اور بعض شعر حکمت ہے، اور بعض بات عیال ہے یعنی تنگدلی ہے۔
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم حسان بن ثابت رض کے لئے مسجد میں منبر رکھتے اور وہ یعنی حسان منبر پر چڑھ کر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف سے فخر کرتے اور مدافعت کرتے، اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اللہ حسان کی تائید فرماتا ہے روح القدس سے جب تک کہ رسول اللہ کی طرف سے مدافعت کرتے اور فخر کرتے رہتے ہیں۔
محمد بن حاطب جمحی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اور وہ روایت کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہ آپ نے فرمایا کہ حلال اور حرام میں فرق یہ ہے کہ نکاح میں
صفحہ ۴ (اسکین samaa-4.jpg)(The Sunnah of Daff & Melodious Song in Celebrations)
حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک عورت دلہن بنا کر ایک انصاری مرد کے پاس بھیجی گئی۔ حضرت نے فرمایا: کیا تمہارے پاس کھیل کود نہیں ہے؟ کیونکہ انصار کو لہو پسند ہے۔
حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ کہا قسم ہے خدا کی کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا میرے حجرے کے پاس حبشی کھڑے ہیں اور وہ بھالوں سے کھیلتے ہیں اور رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اپنی چادر مبارک سے مجھے چھپاتے ہیں کہ میں ان کے کھیل کو حضرت کے گوش مبارک اور شانہ مبارک کے بیچ میں سے دیکھوں، پھر میری وجہ سے کھڑے رہتے یہاں تک کہ میں خود ہی پلٹ جاتی۔ لوگو! کم عمر لڑکیوں کی قدر کرو جو کھیل کود کی خواہشمند رہتی ہیں۔
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے۔ ابو بکر ہمارے پاس آئے اور ہمارے پاس دو لڑکیاں منی کے زمانے میں تالیاں اور دف بجاتی تھیں۔ اور ایک روایت میں ہے کہ ایسے اشعار پڑھتی تھیں جن کو انصار نے جنگ بعاث میں پڑھا تھا۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اس وقت چادر اوڑھے ہوئے تھے۔ ابوبکر نے ان دونوں لڑکیوں کو ڈانٹا تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے چہرہ مبارک سے کپڑا ہٹایا اور فرمایا: ابو بکر! انہیں چھوڑو کہ زمانہ عید ہے۔ اور ایک روایت میں ہے: اے ابو بکر! ہر قوم کی ایک عید ہوتی ہے اور یہ ہماری عید ہے۔
پلٹے تو ایک شبرنگ لڑکی آئی۔ پھر عرض کیا۔ یا رسول اللہ! میں نے نذر کی تھی کہ اللہ تعالیٰ آپ کو صحیح و سلامت واپس لائے گا تو میں آپ کے سامنے دف بجاؤں گی تو حضرت نے اس لڑکی سے فرمایا کہ اگر تو نے نذر کی ہے تو بجا لے ورنہ نہیں۔ وہ بجانے لگی کہ ابو بکر آئے اور وہ پھر بجاتی رہی، پھر علی آئے اور وہ بجاتی رہی، پھر عثمان آئے اور وہ بجاتی رہی، پھر عمر آئے تو اس نے اپنے دف کو اپنے نیچے رکھ لیا اور اس پر بیٹھ گئی۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے عمر! بے شک شیطان بھی تم سے ڈرتا ہے۔ میں تھا اور وہ بجاتی رہی، پھر ابو بکر آئے اور وہ بجاتی رہی، پھر علی آئے وہ بجاتی رہی، پھر عثمان آئے اور وہ بجاتی رہی اور عمر! تم آتے ہی اس نے دف کو ڈال دیا۔
عامر بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، کہا کہ میں قرظہ بن کعب اور ابی مسعود انصاری کے پاس گیا، شادی میں لڑکیاں گا رہی تھیں، میں نے کہا: اے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابیو! اور جنگ بدر والو! تمہارے پاس یہ کام ہو رہا ہے؟ ان دونوں صحابیوں نے کہا: چاہو تو بیٹھو ورنہ چلے جاؤ، کیونکہ رسول خدا نے شادی بیاہ میں لہو کی بھی اجازت دی ہے۔
ابن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک قاری کو پڑھتے سنا: "ان لدینا انکالا و جحیما"، ہمارے پاس بیڑیاں (عذاب) ہیں اور دوزخ بھی ہے، تو رسول خدا چیخ اٹھے۔
حارث بن سوید سے روایت ہے، کہا کہ انھوں نے عبداللہ بن مسعود سے سنا اور ابن مسعود نے کہا میں نے رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا کہ فرماتے تھے: اللہ زیادہ خوش ہے مسلمان مرد کے توبہ کرنے سے اس شخص سے جو جنگل میں اترا ہے (اور اس کی سواری گم ہو گئی تھی پھر مل گئی)، پھر اس شخص نے کہا: یا اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں۔ خوشی کے مارے غلطی کر گیا۔
اب میں چند مقدمات بیان کرتا ہوں جن کے سمجھنے کے بعد حلت اور حرمت کا فیصلہ ہو سکتا ہے:
(۱) اصل چیز میں حلت ہے، جو حرمت کا دعوی کرتا ہے اس کے ذمہ حرمت کا بار ثبوت ہے۔
(۲) حرام کیا چیز ہے۔ حرمت کس طرح ثابت کی جا سکتی ہے اور اس کا حکم کیا ہے؟ حرمت وحی اور دلیل قطعی سے ثابت کی جا سکتی ہے اور دلیل قطعی کے لئے قرآن یا حدیث متواتر کی ضرورت ہے۔ مرتکب حرام گنہگار اور اس کو حلال سمجھنے والا کافر۔
(۳) جس طرح حرام کو حلال سمجھنا کفر ہے اسی طرح حلال کو حرام سمجھنا بھی تشریع فی الدین ہے۔ بے شک کسی خاص عورت کا ناجائز طور سے ذکر کرنا یا شرک و کفر کی بات کرنا حرام ہے۔
(۴) کسی علت کی وجہ سے کوئی حکم دیا گیا ہو تو علت نہ رہنے کی صورت میں حکم بھی باقی نہ رہے گا۔
(۶) عبادت کی روح کیا ہے؟ توجہ الی اللہ اور اس کی محبت، پیغمبر کی عظمت اور ان کی الفت۔ غفلت اور خدا سے اعراض اصل شر و لعنت ہے۔
(۷) اکثر آدمی دوسروں سے ناواقف رہتے ہیں اور ان کو خود پر قیاس کرتے ہیں۔ یہ بڑی سفاہت ہے، بلاہت ہے۔
(۸) موسیقی اور وزن ایک طبعی چیز ہے۔ گانا سن کر اونٹ وجد کرتا ہے، سانپ سوراخ سے نکل پڑتا ہے۔ اسلام میں طبعی چیزیں ہرگز حرام نہیں، ہاں ان کی اصلاح کی گئی ہے۔
اب میں قوالی یا سماع پر تھوڑی سی بحث کرتا ہوں: شعر سے اگر شرک و کفر نکل رہا ہو تو اس شعر کا پڑھنا فضول اور اس کا اچھا سمجھنا گناہ ہے۔ حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم حسان بن ثابت کو منبر پر بٹھا کر دفاعی و نعتیہ اشعار سنتے تھے۔ خوش آوازی اور عربوں کے لحن سے قرآن شریف پڑھنے کی ضرورت ہے۔ بھونڈے اور بے ڈھنگے پن سے شعر پڑھنے کو جائز سمجھنا اور مناسب طرز سے پڑھنے کو حرام سمجھنا تعصب اور زبردستی ہے بلکہ خلافِ فطرتِ انسانی ہے۔
صاحبو! حضرت داؤد علیہ السلام بڑے خوش آواز اور خوش لحن تھے۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم بھی نہایت ہی خوش آواز تھے۔ اچھی آواز خدا کی نعمت اور اس کا عطیہ ہے۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں نے تھی، ”دف“ تھا، اور دف پر تال اور نے پر سر کا قیام ہوتا ہے۔ بعد کے زمانے میں مختلف ساز پیدا ہوئے جن کو ”نے“ اور ”دف“ پر قیاس کیا جا سکتا ہے۔ جو چیز رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھی اور بعد میں پیدا ہوئی تو اس پر قیاس سے احکام جاری کئے جا سکتے ہیں۔
آئندہ یہ ثابت کیا جائے گا کہ کتنے صحابہ، کتنے تابعین و ائمہ نے خوش الحانی سے اشعار پڑھتے ہوئے سنا، بعض گانے والوں کے پاس مزامیر اور ساز بھی تھے جن کو ان حضرات نے سنا۔
صفحہ ۹ (اسکین samaa-9.jpg)(Consensus of the People of Madinah & Legal Verdicts of Sahabah)
شوکانی نیل الاوطار جلد ہفتم صفحہ ۳۱۳ میں لکھتے ہیں کہ اہل مدینہ، علماء، زہاد اور صوفیہ نے سماع کی اجازت دی ہے اگرچہ کہ سرود و نے کے ساتھ ہو۔ امام مالک بن انس رضی اللہ عنہ کے پاس مزامیر و معازف کے ساتھ گانا مباح ہے۔
غنا اور سماع صحابہ اور تابعین کی ایک جماعت نے سنا: حضرت ابن عبدالبر نے روایت کی کہ حضرت عمر نے سنا اور حضرت عثمان نے سنا، اس کو ماوردی اور صاحب البیان اور رافعی نے روایت کیا۔ اور عبدالرحمن بن عوف نے سنا جیسا کہ ابن ابی شیبہ نے روایت کی، اور ابو عبیدہ بن الجراح نے سنا اس کو بیہقی، ابن ماجہ، سعید بن منصور اور واحدی نے روایت کیا۔ اور حضرت بلال اور عبداللہ بن ارقم اور اسامہ بن زید نے سنا جیسا کہ بیہقی نے اس کو بیان کیا۔ اور حمزہ نے سنا اور اس کو ابن طاہر نے بیان کیا۔ اور براء بن مالک نے سنا اس کو ابو نعیم نے بیان کیا۔ اور عبداللہ بن جعفر نے سنا اور اس کو ابن عبدالبر نے بیان کیا۔ اور عبداللہ بن زبیر نے سنا اور اس کو ابو طالب مکی نے بیان کیا۔ حسان بن ثابت رضی اللہ عنہ نے سنا اور اس کو ابو الفرج اصفہانی نے روایت کیا۔ عبداللہ بن عمر نے سنا اور اس کو زبیر بن بکار نے بیان کیا۔ قرظہ بن کعب نے سنا جیسا کہ ابن قتیبہ نے روایت کی، اور خوات بن جبیر اور رباح المعترف نے سنا جیسا کہ اغانی میں ہے، اور مغیرہ بن شعبہ نے سنا جیسا کہ ابو طالب مکی نے روایت کی، اور عمرو بن العاص نے سنا جس کی ماوردی نے روایت کی، اور حضرت بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا اور ربیع نے سنا جیسا کہ صحیح بخاری وغیرہ میں ہے۔
غرض سماع سننے والوں میں تابعین و تبع تابعین بے حساب ہیں اور چاروں اماموں، ابن عیینہ اور تمام شافعیوں کا بھی یہی مذہب ہے۔
علامہ کمال الدین بن جعفر بن ثعلب نے روایت کی کہ امام ابو حنیفہ اور سفیان ثوری سے کسی نے غنا کے متعلق پوچھا، دونوں صاحبوں نے کہا کہ نہ کبیرہ گناہ ہے نہ بدتر صغیرہ ہے۔
اور حافظ ابن حجر عسقلانی نے اپنے رسالہ میں قاضی ابو یوسف کے متعلق کہا کہ ہارون رشید کی مجلس میں گانا اور غنا بھی ہوتا تو آپ روتے۔
ملتقى الأبحر میں ہے کہ امام ابو حنیفہ ایک دعوتِ ولیمہ میں گئے جس میں لہو اور گانا بھی تھا۔ امام نے فرمایا: ابْتُلِيتُ بِهِ مَرَّةً فَصَبَرْتُ یعنی میں
صفحہ ۱۰ (اسکین samaa-10.jpg)(Refutation of Puritanical Prohibitions & Weakness of Narrations)
ایک مرتبہ بڑے امتحان میں پڑا تھا اس میں نے صبر کیا۔ اول تو مبتلی کو برائی لازم نہیں۔ دوم امام کی شان سے ہے امر بالمعروف اور نہی عن المنکر، وہ حرام کام پر ہرگز صبر نہیں کر سکتے۔
غنا سے ممانعت کی تمام حدیثوں کو ائمہ حدیث نے ضعیف ثابت کیا ہے۔ اس سے قطع نظر حرمت کی حدیث احاد ہے جو ان متواتر بالمعنی حدیثوں کے مقابل نہیں ہو سکتی۔
بعض لوگ "وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ" سے حرمتِ غنا ثابت کرتے ہیں۔ مگر دیکھو! قرآن شریف میں ایک جگہ "لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ" ہے، تو کیا نماز پڑھنا حرام ہے؟ نہیں! اس کے ساتھ "وَأَنْتُمْ سُكَارَى" بھی تو ہے۔ اسی طرح عالی جناب! آیت: "وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ" بھی تو ہے! کفر اور بے ایمانی میں مبتلا کرنے کے لئے کوئی گائے بجائے تو بے شک ناجائز ہے۔ یہاں گانے کی کیا خصوصیت ہے؟ بے ڈھنگی آواز سے نثر میں کفر و شرک کی باتیں کریں تو وہ بھی ناجائز ہیں۔ غنا کی کیا خصوصیت ہے؟
لہو کا بھی ایک وقت ہوتا ہے، بیوی سے کھیل اور لہو کی باتیں جائز ہیں۔ قرآن میں تو یہ ہے کہ ساری دنیا لہو ہے، کھیل تماشا ہے، مگر حرام میں چند خصوصیات بھی ہوتی ہیں، دونوں کا ایک حکم نہیں ہو سکتا۔
بعض لوگ ایک، دو ایسی حدیثوں کو بھی پیش کرتے ہیں جن سے حرمتِ غنا اور معازف نکلتی ہے۔ اول تو ان مشہور اور قریب بہ متواتر احادیث اور تعاملِ صحابہ وغیرہ کے مقابل یہ خبرِ احاد ناقابلِ قبول۔ دوسرے اس روایت میں راویوں کی ائمہ حدیث نے کیسی تنقید کی ہے؟ نیل الاوطار جلد ششم کے مطالعہ سے واضح ہوگا۔ نیز عقلِ سلیم قبول نہیں کرتی کہ دربارِ نبوت کے رہنے والے صحابہ اور ان کے تابعین اور تبع تابعین مرتکبِ حرام ہوتے رہے اور ان کو یہ حدیث نہیں پہنچی۔
ہاں! بہتر تو یہ ہے کہ ان احادیث میں تطبیق دو، اور حدیثِ ممانعت کو ان اشعار اور مضامین پر محمول کرو جن میں فحش اور کفر و شرک ہو۔ کیونکہ اسی حدیث میں شراب، زناکاری، ریشمی کپڑوں اور گانے بجانے کا بھی ذکر ہے۔ ظاہر ہے کہ جیسی مجلس ہوگی ویسی ہی قسم کے شعر بھی گائے جائیں گے۔ حمد و نعت کے اشعار کو اس مجلسِ بد سے کیا مناسبت ہے؟ جیسی روح ویسے فرشتے، جیسا حال ویسا قال۔
صفحہ ۱۱ (اسکین samaa-11.jpg)(Distinction between Inner State & External Discourse)
بعض کہتے ہیں: توبہ توبہ! ہم ان بزرگ ہستیوں کو برا نہیں کہتے۔ مرتکبِ کبیرہ و حرام کہنا اور اس کو جائز سمجھنے کی وجہ سے ان کو کافر کہنا بدگوئی نہیں ہے؟ اصل یہ ہے کہ تم نہ حرام کے معنی سمجھتے ہو اور نہ اس کو جائز سمجھنے پر جو احکام مرتب ہوتے ہیں ان کو جانتے ہو۔ تم توبہ توبہ توبہ تو کہتے ہو مگر صرف زبان سے، تمہارے دل اور تمہاری زبان میں دور کی بھی مطابقت نہیں۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔
بعض لوگوں کا خیال ہے کہ تین دن تک بھوکے رہ کر باوضو سماع سننا چاہئے ورنہ ناجائز اور حرام۔ یہ روزہ رکھنا اور وضو کرنا معرضِ بحث میں ہی نہیں ہیں، معرضِ بحث میں صرف "ورنہ حرام ہے" ہے۔ یہ حرام کا حکم کس نے دیا؟ قرآن میں تو "إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ" ہے یعنی حکم دینا صرف خدا ہی کا کام ہے۔ حدیث میں تو یہ ہے کہ اگر عشا یعنی شام کا کھانا اور نمازِ عشا کا جو فرض ہے وقت آ جائے تو پہلے کھانا کھا لو۔ تین دن تک متواتر بھوکے رہنے کو طے روزہ کہتے ہیں، اس سے حضرت نے ممانعت فرمائی ہے۔
بعض بزرگوں نے سماع نہیں سنا ہے، اس کا جواب یہ ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم و صحابہ کرام کے سننے کے بعد کوئی عذر چل نہیں سکتا، اور نہ سننے سے ممانعت کیسے ثابت ہو گئی ہے؟ آپ کو روایت نہ پہنچی ہوگی نہ سہی، یہ اپنی اپنی طبیعت ہے، کسی کو گانا پسند ہے کسی کو ناپسند، ہر ایک کا جدا حال ہے۔
لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد❖ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں!
حضرت خواجہ بہاء الدین نقشبند رحمتہ اللہ علیہ سے کسی نے سماع کے متعلق پوچھا تو آپ نے فرمایا: ”نہ این کار می کنم، نہ انکار می کنم“۔
قوالی میں ایک شخص کو وجد آتا ہے تو دوسرے کیوں کھڑے ہو جاتے ہیں؟ یہ صاحبِ وجد کی عزت ہے۔ بیٹھے ہوئے آدمیوں پر اگر کھڑا ہوا آدمی آ گرے تو ان کو تکلیف ہوتی ہے، اسی واسطے دوسرے لوگ کھڑے ہو جاتے ہیں۔
صاحبو! جس کام کو رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ نے کیا ہو، یا حضرت کے سامنے
صفحہ ۱۲ (اسکین samaa-12.jpg)(Tacit Sunnah, Divine Intoxication & Striking the Heart with Dhikr)
جو کام کیا گیا ہو اور حضرت نے منع نہیں فرمایا تو وہ کام بھی سنت میں داخل ہے۔
صاحبو! سماع اور قوالی سے ایک نشہ کی سی حالت پیدا ہوتی ہے۔ نشہ میں کوئی ہنستا ہے، کوئی روتا ہے، کوئی چیختا ہے، کوئی ناچتا ہے مگر بے ہوش نہیں ہوتا، بعض بے ہوش بھی ہو جاتے ہیں۔ نشۂ محبت کا کوئی خاص طریقہ نہیں ہے۔
دیکھو! ٹھنڈے لوہے پر لاکھ گھن مارو کچھ نہیں ہوتا۔ دل کے لوہے کو آتشِ محبت سے گرم کرو، "لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ" اور "اللّٰهُ اللّٰهُ" سے اس پر ضرب لگاؤ، پھر دیکھو تم کو تلوار بھی مل جائے گی اور بھالا بھی۔
پھر قوالی کب سے نکلی؟ گانا ایک طبعی چیز ہے۔ ہر انسان گاتا ہے۔ جب انسان ہے تب سے گانا بھی ہے، بجانا بھی ہے۔ "لَا رَهْبَانِيَّةَ فِي الْإِسْلَامِ" سے معلوم ہوتا ہے کہ جو طبعی اور فطری چیزیں ہوتی ہیں ان سے اسلام میں ممانعت نہیں کی گئی ہے بلکہ ان کی اصلاح کی گئی ہے۔
کھانا ایک طبعی چیز ہے۔ کھانا حرام نہیں کیا گیا بلکہ سور کا گوشت اور دیگر مردار چیزوں کے کھانے سے ممانعت کی گئی ہے۔ عورت کی طلب ایک طبعی چیز ہے، اسلام نے رہبانیت سے ممانعت کی اور زناکاری کو روکا۔
اسی طرح گانا بھی ایک طبعی چیز ہے، کفریات کے اشعار گانے سے ممانعت کی گئی ہے۔ اللہ کی محبت اور رسول کی الفت بڑھانے والے اشعار ضرور پڑھے جائیں گے، ان پر خوب سر دھنا جائے گا۔ حضرت نے فرمایا ہے کہ شعر ایک کلام ہے، اس کا اچھا اچھا ہے اور اس کا برا برا۔
کیا وجہ ہے کہ لوگ قرآن سن کر وجد نہیں کرتے اور اشعار سن کر وجد کرتے ہیں؟ اس کی وجہ یہ ہے کہ تم کو عربی نہیں آتی، تم عربی شعر پر کب وجد کرتے ہو؟ اس کی وجہ بھی یہی ہے کہ تم عربی سے ناواقف ہو۔ اگر تم جانتے اور قرآن کا حسن تمہارے سامنے کھلتا تو تم بھی روتے، چیختے۔ تم اس بات پر روؤ کہ تم قرآن سنتے ہو تمہاری سمجھ میں آتا ہے نہ تم کو رونا ہی آتا ہے۔ اب بھی جو لوگ قرآن سمجھتے ہیں، عربی سے واقف ہیں، قرآن کی فصاحت و بلاغت ان پر ظاہر ہو گئی ہے، وہ قرآن سے متاثر ہوتے ہیں اور وجد کرتے ہیں۔
اچھا یہ وجد کیا ہے؟ اور کیفیت کا اثر کیا ہوتا ہے؟ وجد ایک سرور
اور نشہ کی کیفیت ہے۔ "إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ" کی آیت کو دیکھو! اس میں "إِنَّمَا" ہے جو حصر پر دلالت کرتا ہے یعنی مسلمان وہی ہیں کہ جب ذکرِ الٰہی کیا جاتا ہے تو ان کا دل تھرا جاتا ہے۔ صاحبو! ذکرِ الٰہی میں کیا تمہارا دل بھی تھرا اٹھتا ہے؟ اگر تھرا اٹھتا ہے تو میری طرف سے آپ کو مبارکبادی!
وجد کی وجہ سے بعض لوگ روتے ہیں، بعض منہ کے بل گر جاتے ہیں جیسا کہ آیت "يَبْكُونَ" سے ثابت ہوتا ہے۔ بعض کا دل ہل جاتا ہے جیسا کہ "وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ" سے معلوم ہوتا ہے۔ بعض لوگ چیخ مار کر گر جاتے ہیں جیسا کہ "وَخَرَّ مُوسَى صَعِقًا" سے ظاہر ہے۔ بعض لوگ ایک چیخ مارتے ہیں جیسا کہ "فَصَعِقَ" آئی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے واضح ہے۔ بعض لوگ خوشی کے مارے کودتے ہیں۔
حضرت امام غزالی کیمیائے سعادت میں فرماتے ہیں: رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی سے فرمایا کہ تم مجھ سے ہو اور میں تم سے ہوں، آپ مارے خوشی کے رقص کرنے لگے اور کئی دفعہ زمین پر پاؤں مارا جس طرح کہ عرب کی عادت ہے کہ وہ شادی میں خوشی کیا کرتے ہیں؛ اور حضرت نے جعفر طیار سے فرمایا کہ تم خلق اور خُلق میں میرے جیسے ہو تو وہ بھی خوشی کے مارے رقص کرنے لگے؛ زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تو تو میرا برادر اور مولیٰ ہے، وہ بھی خوشی کے سبب سے رقص کرنے لگے۔ پس جو کوئی اس رقص کو حرام کہتا ہے وہ خطا کرتا ہے۔ (انتہی کلام غزالی)
یہ بات یاد رکھو: عمل اور ردِ عمل برابر ہوتے ہیں۔ اگر کسی کو کوئی کافر کہے اور وہ اس کا مستحق نہ ہو تو کہنے والے کا کفر اس کو واپس ہوگا۔ فوارہ سے پانی نکل کر خود اسی پر گرتا ہے۔ جو لوگ بزرگانِ دین کو گانا سننے کی وجہ سے مرتکبِ حرام سمجھتے ہیں اور جائز سمجھنے کی وجہ سے مرتکبِ کفر، وہ بڑی جرات کرتے ہیں۔ ان کا کفر، ان کی بے ادبی خود ان پر واپس ہوگی اور ان کی مٹی خراب ہو جائے گی۔
میں پھر آخر میں یہ کہنا ضروری سمجھتا ہوں کہ رسالت مآب کو اور صحابہ کرام کو مرتکبِ حرام ہرگز نہ کہنا چاہئے، اور غنا کو جائز سمجھنے کے سبب کفر کی نسبت کرنے کی جرات نہ کرنی چاہئے، ورنہ ردِ عمل کی وجہ سے ایمان تمہارے پاس سے دبے پاؤں چلا جائے گا اور تم کو خبر بھی نہ ہوگی۔