🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
الْمَعَارِفُ (حصہ اول)
Al-Maʿārif: Part One (Articles & Discourses)
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ رحمۃ اللہ علیہ
Bahr al-'Ulum Hazrat Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadiri 'Hasrat' (Rh.A)
Hasrat Academy, Hyderabad Deccan · Classical Scholarly Edition
آیتِ قرآنی
قع
سبحانك لا علم لنا إلا مَا عَلَّمْتَنا إِنَّكَ أَنتَ العليم الحكيم
الْمَعَارِفُ
حصہ اول
استمر
صديقي.
مقالات وارشادات مولانا ابو الصلاح محمد عبد القدیر صدیقی قادری حیدر آبادی

مجمعہ ہے
احمد منیر الدین صاحب فاروقی قادری قاضی پیٹی
باهتمام
محمد مظہر الدین صدیقی قادری وطنی پٹنی
بار اول (۵۰۰)
قیمت ( )

علم کی فضیلت معلوم کی فضیلت سے ہوتی ہے اور میرا معلوم سب سے اعلیٰ ہے اور میرا معلوم سب سے افضل ہے تو اس کے متعلق بھی جو علم ہوگا وہ سب علوم سے اعلیٰ و افضل ہی ہو گا۔ میں کس کی ذات وصفات و اسماء وافعال سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں ؟ اللہ کی۔ اللہ میرا محبوب ہے اس کا ذکر مجھے مرغوب ہے۔ جو میرے دل ودماغ میں ہے وہ زبان و قلم سے نکلیگا ۔ دوسروں کو لطف آئے یا نہ آئے مجھے تو لذت مل رہی ہے۔ کوئی اس کو دیکھے نہ دیکھے میں خود اس کو بار بار دیکھونگا اور اپنا سبق دہراؤنگا۔

من بلبل وقتم ولذت کش خوان خودم از ضیافت ہائے طبع خویش مہمان خودم پیش نیست پروا گہہ کسی شود یا نشود ہمچو طاؤس چمن رقصاں برافشاں خودم
(در يتيم قاضی پیر بینی تا)
تیری سنا کریں گے تیری کہا کریں گے مندر میں اپنے دل کے پوجا کریں گے تجھکو
بسم الله الرحمن الرحيم
نغمه محبت

اے یہ کیا ہورہا ہے؟ کوئی گدگدی کر رہا ہے۔ اوہ کوئی چیز دل میں کھٹک رہی ہے ۔ افوہ کلیجہ منہ کو آرہا ہے۔ آہ ! آہ ! تن بدن میں آگ لگ رہی ہے۔ کوئی شئے سر سے پاؤں تک دوڑ رہی ہے ۔ العیاذ باللہ نہ آنکھوں سے دکھائی دیتا ہے ، نہ کانوں سے سنائی دیتا ہے۔ الله اكبر ! یہ کیا شور ہے؟ یہ کس کا زور ہے ؟ مجھے کوئی گھسیٹے لئے جا رہا ہے۔ کدھر کدھر؟ اُدھر اُدھر۔ تو کون ہے؟ میں مستی ہوں دشمن خود پرستی ہوں ۔ ذوق سے معمور ہوں، نشہ میں چور ہوں۔ عقل سے دور ہوں، سراپا سرور ہوں۔ سحر میری چشم فتاں میں، آشوب میرے کاکل پیچاں میں ۔ اعجاز میری زباں میں محویت میرے روئے تاباں میں ۔ فتنہ میرے اشاروں میں ۔ قیامت میری ٹھوکروں میں۔ ادا کی تلوار ۔

۲
ناز کا خنجر۔ نگہ کی بندوق چلانا۔ چلتے چلتے آگ لگانا میرا ایک تماشہ ہے ۔ ہنستے ہنستے بجلیاں گرانا، میرا ایک کرشمہ ہے ۔ آخر تو کون ہے ؟ میرا ہر جگہ جدا نام ہے، جدا کام ہے ۔ ذرات عالم میں کشش اتصال ہوں زمین اور زمینات میں کشش ثقل۔ مختلف مادوں میں کشش کیمیاوی۔ کرات عالم میں تجاذب جانوروں میں موالفت ، بچوں میں شوق بازی۔ جوانوں میں حسن پرستی۔ بوڑھوں میں شفقت۔ غرباء میں حسرت۔ اغنیاء میں حرص دولت۔ سپاہیوں میں شہامت۔ امراء میں جاہ و غیرت۔ علماء میں وقار و متانت۔ بادشاہوں میں عظمت۔ اہل مذہب میں حمیت۔ اہل ملک میں عصبیت ۔ صالحین میں عبادت۔ سالکین میں توحید عزیمت ۔ واصلین میں بے خودی۔ کاملین میں بندگی۔

تجھے خدا کی قسم، سچ کہنا تو کون ہے ۔ اور تیرا نام کیا ہے ؟
امتیاز کا مٹانا۔ اتحاد کا پیدا کرنا بچھڑوں کو ملانا۔ دو کو ایک کرنا میرا کام ہے ”محبت“ میرا نام ہے۔ تیرا مقام؟ ذرہ بے مقدار سے خورشید پر انوار تک میرا جولانگاہ ہے۔ آخر تیری آرامگاہ ؟ دل شکستہ و دماغ آشفتہ۔ کیا کھاتی ؟ کیا پیتی ہے ؟ عاشقوں کا خون دل پیتی ہوں اور

۳
لخت جگر کھاتی ہوں ۔ تیرا انتساب؟ ماوراء الحجاب ۔ تیرا سن و سال؟ ظہور عالم سے ایک سال زیادہ ہوں مگر ہنوز تروتازہ ہوں۔ جوانی میری دیوانی ہے ۔ شباب مجھ پر خراب ہے ۔ تیری عنایت ، محبت کی غایت ؟ کہیں اقتضائے طبیعت کہیں نفع یا لذت ۔ اہل صلاح میں خیر و فلاح اہل معرفت میں علت فطرت میں قربان۔ محبت کا نشان ؟ نامہ محبوب کا فریفتہ پیغامبر کا دلدادہ، ہر کام میں مطیع احکام، ہر امر میں ایثار ہر بات میں فرمانبردار، بندگی میں سرافکندگی، ذلت میں لذت۔ یاد میں شاد۔ سراپا خیال۔ ہمہ تن محال ۔ زمین پر مکان نہ آسمان پر نشان ۔ خانہ برباد۔ ناشاد، نامراد۔ تیرے طالب کیسے ہوتے ہیں ؟ ہوس کار برقع کے نقش و نگار پر گرفتار کم فہم برقع میں سے چھننے والے انوار پر بے قرار۔ جو سچا طالب دیدار ہوتا ہے وہ جان نثار ہوتا ہے۔ منع کرتی ہوں سمجھاتی ہوں ۔ اصرار کرتا ہے۔ نہیں مانتا تو اس کو وادی حیرت میں لیجاتی ہوں شراب بے خودی ، صہبائے خود فراموشی پلاتی ہوں، پھر اپنے منہ پر سے نقاب اٹھاتی ہوں ، آئینہ بنکر سامنے کھڑی ہو جاتی ہوں ۔ دیوانہ ہاتھ پھیلاتا ہے کہ مجھ سے بغل گیر ہو۔ ہاتھ خالی جاتے ہیں۔ اور اپنے آپ کو

پکڑ لیتا ہے۔ ہوش آتا ہے تو کچھ یاد ہے کچھ فراموش ہے۔ تحریر خاموش ہے۔ جہل میں علم ہے، ظلمت میں نور ہے۔ مرآت حیرت ہے ۔ لوگ الٹے چھیڑتے ہیں۔ سبب پوچھتے ہیں۔ بے چارہ اپنی زبان بھول جاتا ہے۔ ہندیوں سے عربی بولتا ہے وہ بھی عاد و جرہم کی۔ پھر کہنا کچھ چاھتا ہے منہ سے کچھ نکلتا ہے۔ لوگ اس پر ہنستے ہیں وہ لوگوں پر ہنستا ہے۔ جہلاء اس کو مجنون سمجھتے ہیں۔ علماء اپنے محاورے کے مطابق اس کے کلام کا مطلب نکالتے ہیں۔ من مانے حکم لگاتے ہیں۔ ان عاشقوں میں جو دقیقہ سنج ہوتے ہیں، مرنجاں مرنج ہوتے ہیں۔ یہ آسمانی زبان میں کلام کرتے ہیں ۔ سامعین کے فہم میں جو کچھ آتا ہے، مان لیتے ہیں۔ نہیں سمجھ میں آتا تو تاویل کرلیتے ہیں۔ لوگ ان کے نشان قدم پر چلتے ہیں۔ ان کے خاک قدم کو کحل البصیرت سمجھتے ہیں۔

میں کون ہوں اور کیا ہوں ؟ .....

میں کون ہوں؟ میں میں ہوں ۔ تو کیا میں محمد عبد القدیر نہیں ہوں ؟ کس نے کہا کہ نہیں ہو۔ بات یہ ہے کہ جتنے الفاظ

استعمال کئے جاتے ہیں، وہ مقابل کے لحاظ سے ہیں۔ صرف ایک لفظ ”میں“ ہے کہ وہ کسی کے مقابل نہیں ہے۔
مولوی محمد الیاس برنی صاحب کے لحاظ سے دیکھو تو محمد عبدالقدیر ہوں ۔ وہ الیاس ہیں تو میں حسرت ہوں ۔ وہ فاروقی ہیں تو میں صدیقی ہوں ۔ وہ بلند شہری ہیں، تو میں، حیدر آبادی ہوں وہ جوان ہیں تو میں کہل ہوں ۔ وہ ناظم دار الترجمہ ہیں، تو ، میں وظیفہ یاب صدر شعبہ دینیات ہوں ۔ باوجودیکہ ہم دونوں با ہم دوست ہیں۔ جامعہ عثمانیہ کے متعلقین سے ہیں ہم مذہب ہیں ، ہم مشرب ہیں ہم خیال ہیں اور پھر چند امور کا مقابلہ کیا گیا ہے۔ مگر کتنے جواب بدل کر دیئے گئے۔

اب کسی جانور سے مقابلہ کرو تو انسان ہوں۔ درخت سے مقابلہ کرو تو حیات ظاہری رکھتا ہوں، حساس ہوں ۔ پتھر سے مقابلہ کرو تو نامی ہوں نشو و نما پاتا ہوں۔ فرشتے کے مقابل جسم ہوں ۔ رنگ و بو کے مقابل جوہر ہوں ، واجب سے نسبت دو تو ممکن ہوں، رب کی طرف اضافت کرو تو عبد ہوں ، میں سلطنت بدن کا سلطان ہوں ۔ دل میرا

تخت سلطنت ہے، دماغ میری کرسی حکومت ہے۔ حس مشترک میرا دار المطالعہ ۔ حافظہ کتب خانہ ہے۔ خیال سیر گاہ ہے متخیلہ شکار گاہ ۔ اعضاء میری رعایاء ہیں عقل میرا صدر اعظم ہے ۔ غضب صدر المہام افواج ہے ۔ زبان صدر المہام سیاسیات ہے ضمیر صدر المہام عدالت ہے معدہ صدر المہام مالگزاری ہے جگر صدر المہام فیاض ہے علم ناظم روشنی و برقیات ہے ۔ اعصاب منتظم تار برقی و ٹلیفون ہیں۔
تقویٰ میرا لباس ہے۔ عفت میرا ازار ہے ۔ ایمان میرا تاج ہے صدق میرا کمر بند ہے حمیت میری تلوار ہے، صبر میری سپر ہے۔ توکل میرا عصا ہے۔ ہمت میری بندوق ہے۔ محبت میری شراب ہے۔ اطمینان میری مسہری ہے جس میں لیٹتا اور آرام لیتا ہوں۔ کیا سلطنت اور کیا سلطان؟ میں مرقاۃ من عرف ہوں میں تصویر رحمن ہوں ۔ قلب میرا عرش ہے، دماغ میری کرسی ہے۔ حافظہ لوح محفوظ ہے۔ خیال مثال و حواس ملائکہ ہیں۔ اعصاب سموات ہیں۔ قویٰ طبائع ہیں۔ اعضاء عناصر ہیں۔ حیات مجھ میں ہے علم میرا مابہ الامتیاز ہے۔ سمع و بصر۔ ارادہ ۔ و قدرت میں رکھتا ہوں۔ کلام سے میرا احترام ہے ۔

حسرت مدظلہ : کونسی شئے ہے نہیں جو مجھ میں اک طلسمات کا پتلا ہوں میں
کیا ملک میری حقیقت کو سمجھے علوی ان کا استاد نہ سمجھا وہ معمیٰ ہوں میں

او میں ”پیارے میں“ !! طفلی میں تو میرے ساتھ تھا۔ جوانی میں میرے ساتھ تھا۔ کہولت میں تو ساتھ ہے۔ پیری میں تو ساتھ رہے گا۔ دانت گر کر جدا ہو جائیں۔ ہاتھ پاؤں کٹ کر علیحدہ ہو جائیں۔ مگر تو جدا نہ ہو گا۔ مرنیکے بعد عمر بھر کا ساتھی تن بھی ساتھ چھوڑ دے گا۔ مگر تو کبھی ساتھ نہ چھوڑے گا۔ لڑکپن میں تو چھوٹا نہ تھا۔ جوانی میں بڑا نہ ہوا بڑھاپا تجھے ضعیف نہ کر سکے گا۔ کیا تو حیات ہے؟ یا علم و قدرت ہے ؟ یہ تو میرے صفات ہیں۔ کیا تو ارضی ہے یا سمائی ؟ قوی ہے یا ضعیف ؟ کالا ہے یا گورا ؟ خوبصورت ہے یا بد شکل ؟ زنجیر قیود میرے پائے فلک فرسا میں گا نہیں پڑ سکتی۔ تو کہاں ہے ، کہاں نہیں ہے ۔ کب سے ہے اور کب تک رہے گا ؟ کمند مکاں و زماں میرے قصر عظمت کے کنگرے تک نہیں پہنچتی۔ سچ کہنا، آخر تو کون ہے؟ اور کیا ہے ؟ ”میں“ صرف ”میں“ ہوں۔ ساحت علم الہٰی میں میرے سامنے ہویت ممکنہ کا آئینہ آ گیا۔

اور میں اس کے اقتضا کے موافق حباب نہر دریا معلوم ہونے لگا۔ پھر مثال میں صورت دستگیر ہوگئی پھر ناسوت میں وزن بار دوش ہو گیا سب کچھ ہوا مگر اب بھی ”میں“ صرف ”میں“ ہوں سے
موج دریائے ارادہ ہوں میں حیرت انگیز روانی میری و حیرت انگیز روانی میری
او۔ میری جان ! ”میں“۔ میری جان کی جان ! ”میں“ میں بھی تیرے سوا کسی کو نہیں چاھتا۔ نوکر چاکر مرے معین و مدد گار ہیں بیوی اپنی عزت آبرو تجھ پر قربان کر دی۔ اس لئے وہ مرکز محبت ہے۔ اولاد تیری چلتی پھرتی تصویر ہے ۔ بدن تیرا گھوڑا ہے، جس پر تو میدان علم تفصیلی و شہادی میں اپنی شہسواری دکھاتا ہے ۔ دوسری اکثر چیزیں تیرے گھوڑے کی خاطر ہیں ۔ غرض کہ میں جس کو چاھتا ہوں ، تیرے لئے ہی چاھتا ہوں تو اصل ہے اور دوسرے فرع۔ تو مطلوب ہے، اور دوسرے طفیلی ہے

اسیر دام گیسوئے محبت آپ اپنا ہے جو حب غیر ہے وابستہ زنجیر نسبت ہے حسرت مدظلہ
”میں“ ہوں ”میں“ اے پیارے ”میں“ واہ رے ”میں“ اللہ رے ”میں“ کچھ بھی نہ ہو پروا کیا ہے تو تو ہے اے پیارے ”میں“
حسرت مدظلہ
ایک میرا خیال

ایک شب میں پلنگ پر پڑا کروٹیں بدلتا تھا۔ کیا کیا گیا۔ نیند نہ آئی گویا کہ اس نے نہ آنے کی قسم کھائی تھی۔ لاکھ کوشش کی سب بیکار۔ بیکاری سے بیگار بھلا۔ کچھ نہ ہوا تو حضرت متخیلہ نے زور دکھایا۔ کہ چل تجھے عالم خیال کی سیر کرا لاؤں ۔ ان دنوں یونان و ترک میں تیغ و تفنگ بر سر کار تھے گرم تھے۔ پیکار تھے۔ دل نے چاہا کہ اسی کی سیر کر آؤ علم میں سب کچھ تھا ہی۔ قدرت نے حرکت کی ۔ ارادے نے توجہ کی بس کیا تھا ؟ صرف ہاں کی دیر تھی۔ اور سامنے عالم خیال تھا۔ اور ایک ہولناک منظر پیش نظر یونانی جنگی بیڑا پھریرا اڑاتا ، ساحل ایشیائے کوچک پر نمودار ہوا۔ بڑی بڑی اژدہا پیکر توپیں گرم آتش فشانی ہو گئیں۔ ساحل پر بم باری ہونے لگی۔ ترکوں کے پاس معمولی توپ خانہ اور مٹھی بھر عسکری تھے، آخر ترک تھے ! چپ کیا بیٹھتے جواب دیا ہی۔ کسی جہاز کا مستول توڑا کسی کے عرشے پر گولے اتارے۔
۹

۱۰
کشتی کے تختے پاش پاش کر دیئے کچھ کشتیاں غرق کر دیں۔ مگر ایک کی دارو دس بھائی بندوں کی امداد ۔ دوستوں کی تائید ۔ بڑی بڑی قوتیں بھیس بدل کر ساتھ تھیں۔ زور دار پیادے کو فرزین بھی نہیں مارسکتا غریب ترک کیا کرتے۔ آخر انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔ پھر کیا تھا ؟ یونانی فوجیں موم عروس پردہ زنگاری کشتیوں میں اتریں ۔ وہاں سے ساحل پر آدھمکیں ۔ نہ عورت کو دیکھا نہ مرد کو نہ بچے کو دیکھا نہ بوڑھے کو نہ سپاہی کو دیکھا نہ اہل قلم کو سب کو تلوار کے گھاٹ اتارنا شروع کیا۔ بلبلا کر امن طلب کرنے والوں کی ایک نہ سنی گئی۔ غریب رعایا تتر بتر جس کے جدھر سینگ سمائے چل نکلا۔ جو لوگ نہ جاسکے ان کو قسم قسم کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ ذلت و خواری کی کچھ انتہا نہ تھی۔ گھروں کو آگ لگ رہی ہے مسجدیں مسمار ہورہی ہیں بڑے بڑے مکانات زمیں دوز ہو رہے ہیں۔ بڑی بڑی مسجدوں اور عالی شان سرکاری محل پر ہلال کی جگہ صلیب نے لے لی ۔

مدعیان تہذیب و تمدن کی وحشت و بربریت پکار پکار کر چلارہی ہے کہ یہ جناب مسیح علیہ السلام کی بھیڑ نہیں۔ بھیڑیئے ہیں۔ ان کے سپید پوست پر نہ جاؤ ان کے دل سیاہ ہیں ۔

پنہاں درون سینہ چہ مہر است این بوالعجب را

۱۱
یہ غلامی کو دنیا سے مٹانے کے مدعی، دنیا کو غلام بنا لیتے ہیں۔ اسلامی غلامی سے کبھی آزادی مل جاتی تھی۔ بہت سے غلام آزاد ہوکر بادشاہ تک بن گئے ہیں۔ مگر ان کی غلامی سے آزادی مطلق ناممکن ہے۔ مفتوح لاکھ سرخ و سفید ہوں مگر کالے ہی سمجھے جائیں گے۔ اپنی قوم و ملت کے حامی باغی سمجھے جائیں نئی روشنی کے حلقہ بگوشوں نے، تہذیب حاضرہ کی خاطر دخت رز کو منہ لگایا کتوں کے ساتھ زندگی بسر کی مخدرات پردے سے باہر نکل آئیں ۔ حریت، شریعت ؟ جس نے شریعت کہا اسے گولی ماردی سب کچھ کیا۔ مگر ان کی تہذیب ہر گز ہر گز تسلیم نہ کی گئی۔ اس زمانہ میں تہذیب افعال و خیالات کی صفت نہیں۔ اقلیم و قوم کی صفت ہے۔ قدرت خدا کی، مشیت مولیٰ کی ؟ جو ترک عہد حمیدی میں ادہم پاشا کے زیر کمان صرف ایک ہفتہ میں یونانیوں کے ناقابل فتح قلعوں پر قبضہ کرتے، ایتھنا کے قریب پہنچ گئے اور چچا باوا نے بیچ میں پڑ کر صلح کرا دی تھی۔ وہی ترک اب فرار پر قرار پکڑتے ہیں۔ کوئی یونان سے نہیں پوچھتا کہ تجھے ایشیائے کوچک پر حملہ کرنے کا کیا حق ہے ؟ سچ ہے، حق قوت کا نام ہے ۔ مائیٹ از رائیٹ الحرب سجال زمانہ کروٹیں بدلتا رہتا ہے۔ وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ
لے ایتھنز

۱۲
بالجملہ ترک ہٹتے ہی چلے اور یونانی بڑھتے ہی چلے۔ چوکی پر چوکی۔ مقام پر مقام شہر پر شہر فتح۔ مہذب یونانی، معصوم بچوں اور بے گناہ عورتوں کا شکار کھیلتے ۔ شہداء کے خون سے منہ پر غازہ ملتے، دار السلطنت سمرنا یا از میر کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے ۔ کس کی مجال ہے کہ اس سے ہم کو روکیں ؟ جاتے ہیں اور لے لیتے ہیں۔ نشہ باطل پرستی میں جھومتے جھامتے چلے ہی ہیں کہ تقدیر نے بساط الٹی، زمانے نے کروٹ بدلی۔ جنگ کا رنگ اور سے اور ہوگیا۔ اناطولیہ سے مذہب کے دلدادہ، خدا اور رسول کے دیوانے ہاتھ میں تلوار ہتھیلی میں سر سرمستی شوق شہادت میں اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے مارتے۔ امداد کو نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر کیا تھا ؟ شکست فتح سے مبدل ہو جاتی ہے ۔
ذرہ ہائے کوہ سے بڑی بڑی توپیں آتش فشانی کر رہی ہیں ۔ کمیں گاہوں سے بندوقوں کی باڑ پر باڑ پڑ رہی ہے۔ بندوقوں پر سنگین چڑھائے مجاہدین آگے بڑھتے ہیں۔ بڑے سخت دل ہیں کچھ رحم نہیں کرتے۔ نہ سپاہی کو دیکھتے ہیں نہ افسر کو بس سب کو نوک سنان پر دھر لیتے ہیں۔ غریب یونانی بھاگتے ہیں تو حضرت عزرائیل آواز دیتے ہیں۔

۱۳
تمھارا وطن بہت دور ہے ۔ آؤ تم کو تمھارے حقیقی وطن کو پہنچا دوں
جناب مالک چلا اٹھتے ہیں۔ ترک بڑے بے مروت ہیں ۔ انہوں نے سمرنا کے دروازے تمھارے سامنے نہیں کھولے تم میرے پاس آؤ۔ تمھارے لئے یہاں سب دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
یونانیوں کو رجعت قہقری کرنی پڑتی ہے۔ نہایت سخت نقصان کے ساتھ جدھر سے آئے تھے اُدھر واپس ہونا پڑتا ہے۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچی۔ بھاگتے بھاگتے راستہ میں جو ملا اُسے شہید کر ڈالا چلتے چلتے غریبوں کو گولیاں مار دیں۔ جو دیہات بیچ میں پڑے انہیں سطح زمین سے ملا دیا ۔ اس خبر وحشت اثر کو بھائی بندوں نے سنا تو دنیا آنکھوں میں اندھیر ہوگئی والین ٹیر تیغ بکف گھروں سے نکل کھڑے ہوے ۔
بڑے بڑے تجربہ کار سپہ سالار مشوروں کے لئے آپہنچے۔ اہل دول نے تھیلیوں کے منہ کھول دیئے سونا پانی کی طرح بہنے لگا۔ روپیوں کی جھنکار سنائی دینے لگی۔ ساز و سامان ہرجگہ سے پہنچنے لگا۔ بارود گولے، جنگی موٹر ہوائی جہاز امداد کے لئے آگئے۔ یونانی پشت بانوں کی پشت گرمی سے قوی دل ہو کر سنبھلے ۔ اور دوبارہ خونریز جنگ شروع ہو گئی ۔ لاکھ دو لاکھ کی

۱۲
بالجملہ ترک ہٹتے ہی چلے اور یونانی بڑھتے ہی چلے چوکی پر چوکی۔ مقام پر مقام شہر پر شہر فتح۔ مہذب یونانی، معصوم بچوں اور بے گناہ عورتوں کا شکار کھیلتے۔ شہداء کے خون سے منہ پر غازہ ملتے، دار السلطنت سمرنا یا از میر کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے۔ کس کی مجال ہے کہ اس سے ہم کو روکیں ؟ جاتے ہیں اور لے لیتے ہیں۔ نشہ باطل پرستی میں جھومتے جھامتے چلے ہی ہیں کہ تقدیر نے بساط الٹی، زمانے نے کروٹ بدلی۔ جنگ کا رنگ اور سے اور ہوگیا۔ اناطولیہ سے مذہب کے دلدادہ، خدا اور رسول کے دیوانے ہاتھ میں تلوار ہتھیلی میں سر سرمستی شوق شہادت میں اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے مارتے ۔ امداد کو نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر کیا تھا ؟ شکست فتح سے مبدل ہو جاتی ہے ۔
ذرہ ہائے کوہ سے بڑی بڑی توپیں آتش فشانی کر رہی ہیں ۔ کمیں گاہوں سے بندوقوں کی باڑ پر باڑ پڑ رہی ہے۔ بندوقوں پر سنگین چڑھائے مجاہدین آگے بڑہتے ہیں۔ بڑے سخت دل ہیں کچھ رحم نہیں کرتے۔ نہ سپاہی کو دیکھتے ہیں نہ افسر کو بس سب کو نوک سنان پر دھر لیتے ہیں۔ غریب یونانی بھاگتے ہیں تو حضرت عزرائیل آواز دیتے ہیں۔

۱۳
تمھارا وطن بہت دور ہے۔ آؤ تم کو تمھارے حقیقی وطن کو پہنچا دوں
جناب مالک چلا اٹھتے ہیں۔ ترک بڑے بے مروت ہیں ۔ انہوں نے سمرنا کے دروازے تمھارے سامنے نہیں کھولے تم میرے پاس آؤ تمھارے لئے یہاں سب دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
یونانیوں کو رجعت قہقری کرنی پڑتی ہے۔ نہایت سخت نقصان کے ساتھ جدھر سے آئے تھے اُدھر واپس ہونا پڑتا ہے۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچی۔ بھاگتے بھاگتے راستہ میں جو ملا اسے شہید کرڈالا چلتے چلتے غریبوں کو گولیاں مار دیں۔ جو دیہات بیچ میں پڑے انہیں سطح زمین سے ملادیا ۔ اس خبر وحشت اثر کو بھائی بندوں نے سنا تو دنیا آنکھوں میں اندھیر ہوگئی والین ٹیر تیغ بکف گھروں سے نکل کھڑے ہوئے ۔
بڑے بڑے تجربہ کار سپہ سالار مشوروں کے لئے آپہنچے۔ اہل دول نے تھیلیوں کے منہ کھول دیئے سونا پانی کی طرح بہنے لگا۔ روپیوں کی جھنکار سنائی دینے لگی۔ سازوسامان ہر جگہ سے پہنچنے لگا۔ بارود گولے، جنگی موٹر ہوائی جہاز امداد کے لئے آگئے۔ یونانی پشت بانوں کی پشت گرمی سے قوی دل ہو کر سنبھلے ۔ اور دوبارہ خونریز جنگ شروع ہوگئی۔ لاکھ دو لاکھ کی

۱۴
فوج جمع ہو گئی تو یونانی پھر سمرنا کی طرف بڑھنے کے منصوبے سونچنے لگے۔ سپہ سالار اعظم یونان ایک مجلس میں مشیران جنگ کے ساتھ آئیندہ فتوحات اور طرز جنگ پر گفتگو اور عظیم الشان نقشے تیار کر رہا ہے کہ ایک ترک سپاہی نے مجلس مذکور میں آکر سپاہ سالار کو سلام کیا کہ سپاہ یونان نے ہتیار ڈال دئے سپہ سالار ترک جناب کو یاد فرماتے ہیں۔ تاکہ مزید خونریزی موقوف اور ہر طرف امن و امان ہو جائے لا حول ولا قوۃ الا باللہ ۔ میں کیا بیکار متخیلے پکانے میں مصروف تھا۔ پڑھے لکھے حضرات میں یہی برا عیب رہتا ہے۔ بے ضرورت خیالات میں مشغول۔ ضروری ہی خیال سہی۔ اس کے بار بار اعادہ کرنے میں کیا فائدہ ؟ عمر بڑی بے بہا چیز ہے ۔ اس کو لا طائل اوہام میں گم کرنے سے کوئی نتیجہ جو وقت یاد خدا میں گزرتا تھا۔ اس کو بیکار تخیل میں گذارنا عقل سلیم کے خلاف ۔ نہیں اس تخیل میں سے کوئی روشنی نکلتی معلوم ہوتی ہے۔ اچھا آؤ ۔ اس تخیل پر ذرا غور کریں ۔

کیا ان میرے خیالات کا مجسم و متشکل ہو کر سامنے آجانا بغیر میرے ممکن ہے؟ ہرگز نہیں۔ ہرچند کہ خلاق دو عالم کی مثال مخلوقات میں ممکن نہیں تاہم تَفَكَّرُوا فِي خَلْقِ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا

۱۵
بَاطِلاً کا حکم ہے وَ فِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ کا ارشاد ہے۔ کیا قباحت ہے اگر کسی سچی بات کی طرف اس خیال میں سے راستہ نکل آئے ۔ ہاں تو ، جس طرح یہ خیال بغیر میرے ممکن نہیں، اسی طرح مخلوق کا وجود بھی بغیر خالق کے ممکن نہیں۔ کیونکہ عالم ممکن ہے ممکن کا وجود بالعرض اور بالغیر ہے۔ اور خالق واجب ہے اور بالذات موجود ہے۔ اگر میں سو جاؤں یا ایک لمحہ ان خیالی پتلوں سے غفلت کروں تو کیا یہ خیالی پتلے قائم رہ سکتے ہیں ؟ نہیں۔ ہرگز نہیں۔ ان کی بقا کے لئے ہر آن، ہر لمحہ میری توجہ کی ضرورت ہے ۔
اسی طرح عالم کا ہر ذرہ ہر آن، ہر لمحہ خدائے تعالیٰ کی توجہ اور امداد کا محتاج ہے۔ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ کیا یہ خیال نیست محض سے آیا ہے ؟ نہیں یہ خیال علم میں تھا۔ اور اب بھی علم سے کب باہر ہے ؟ عالم بھی علم الہٰی میں تھا اور اب بھی علم الہٰی سے خارج نہیں۔ علم کے مختلف اطوار ہیں ۔ یہ بھی اس کا ایک طور ہے ۔

اس خیال سے پہلے کیا تھا ؟ میں تھا۔ میری ذات تھی۔ ذات کے بعد حیات و زندگی کا مرتبہ ہے۔ علم میں مختلف معلومات تھے۔ میں ان معلومات کو جانتا اور دیکھتا تھا۔ ان کے اقتضاآت و لوازم کو سنتا اور سمجھتا تھا ان

۱۶
موجود و متشکل کرنیکا ارادہ کیا جو فرع قدرت ہے۔ پھر کیا تھا ؟ بس ایک ہاں کہنا ہی تھا اور خیال پیش نظر تھا ۔ اسی طرح پہلے خدا کی ذات پاک تھی۔ پھر ذات کے مرتبے کے بعد حیات و علم و بصر و سمع و قدرت اور ارادہ و تکلم کے مرتبے ہیں، کن کا امر ہونا ہی تھا کہ عالم موجود تھا۔ جو بالذات موجود سے بلکہ اس کے وجود سے وابستہ ہے بلکہ اسی کا ایک جلوہ ہے۔ عالم جو علم میں ثبوت رکھتا تھا، اس پر نور وجود پڑا اور وہ موجود ہوا۔ معلومات ذہنی کو اعیان ثابتہ اور معلومات خارجی کو اعیان یا اعیان خارجیہ کہتے ہیں۔ وجود ذہنی کو ثبوت اور وجود خارجی کو وجود۔
اس جنگ کے متخیلے کا ایک خاکہ اور ایک نظام ہے اس نظام کے مطابق ہر ایک چیز نمودار ہوئی ہے، برسرکار ہوئی ہے۔ اگر یہ نظام نہ ہوتا تو واہی تباہی خیالات کا مجموعہ ہوتا ۔ یہ جنگ کا تماشا کہاں ہوتا ؟ یہ باقاعدگی کدھر ہوتی ؟
دنیا میں جو کچھ نمایاں ہورہا ہے، ایک نظام کلی کے ماتحت ہے جس کو قدر کہتے ہیں اور جزئیات جو اس نظام کے ماتحت پیدا و نمایاں ہو رہے ہیں، وہ ”قضاء“ ہے۔
اگر اس نظام خیال میں کوئی دوسرا شریک ہوتا، تو یہ حسن تقدیر

۱۷
باہم ارتباط کیونکر رہتا۔ میں کچھ اور چاہتا، دوسرا کچھ اور چاہتا جس کا نتیجہ خیال کی برہمی ہوتی۔ بعض دفعہ اختلاجِ قلب یا بیماری نے ایک اچھے مستقل خیال کو برقرار رہنے نہ دیا ۔ اسی طرح متعدد خدا ہوتے تو دنیا برباد ہوتی ۔ دو ملاؤں میں مرغی مردار ہوتی ۔ ایک تن میں دو جانیں، ایک میان میں دو تلواریں، ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں سما سکتے۔ کیا یہ میری خیالی صورتیں مجھ سے باہر ہیں ؟ کیا میں ان کے اوپر ہوں یا نیچے ؟ سیدھے جانب ہوں یا بائیں ؟ آگے ہوں یا پیچھے ؟ نہیں، میرے خیالات مجھ ہی میں ہیں ۔ مجھ سے ہرگز باہر نہیں۔ ان کی شش جہت میں، میں ہی میں ہوں ۔ انہیں اس طرح احاطہ کئے ہوئے ہوں ۔ اسی طرح عالم کے ہر ذرہ کو ذاتِ الٰہی محیط ہے۔ جس کے ذاتی احاطے سے کوئی شئے خارج نہیں: أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ۔ کون سی جہت ہے جدھر خدا نہیں۔
ان خیالی صورتوں میں سے کون سی صورت ہے جس کو میں نہیں جانتا ؟ ان کو، ان کی ہر حرکت و سکون کو میں جانتا ہوں۔
اسی طرح خدائے تعالیٰ بھی کلیات و جزئیات جو کچھ آسمانوں میں ہے یا زمین میں ان سب کو جانتا ہے کوئی ذرہ اس کے علم سے باہر نہیں ۔

آیتِ قرآنی
۱۸
لَا يَعْزُبُ عَنْ عِلْمِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ۔

غرض کہ خدائے تعالیٰ کے لئے احاطہ ذاتی واحاطہ علمی دو تو ثابت ہیں ۔
ان خیالی پتلوں کو کچھ ذاتی زور وقوت ہے؟ یا ذاتی ارادہ ہے؟ نہیں نہیں ۔ ان کا زور ہے، تو میرا ہے۔ قوت ہے، تو میری۔ ارادہ ہے تو بالذات میرا ہے۔ جو ارادہ کروں وہی ان پتلوں سے نمایاں ہوگا جس کو چاہوں نیست و نابود کر دوں ۔ ان پتلوں کی مقدور بھی ہے کہ میرے ارادے سے سرتابی کر سکیں ؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
اسی طرح کسی مخلوق کو بالذات زور ہے، نہ قوت نہ بالذات ارادہ ہے، نہ حرکت ہے۔ یہ قدرت ذو الجلال کا کرشمہ ہے۔ لا حول ولا قوة الا باللہ۔ سب میں اس کا ارادہ ہے۔ اس کے ارادے کا سارا تماشا ہے ۔ مَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ ۔
کیا یہ خیالی پہلے مرتے ہیں، تو میں مرتا ہوں ؟ یا دوڑتے بھاگتے ہیں، تو میں دوڑتا بھاگتا ہوں ؟ نہیں۔ مرتے ہیں تو پہلے، دوڑتے بھاگتے ہیں تو پہلے۔ میں ان کو بھی پیدا کرتا ہوں، ان کے کاموں کو بھی۔ میں زندہ سلامت ہوں اپنی جگہ پر قائم ہوں، تغیر ہے تو ان میں ہے، میں تو جوں کا

۱۹
توں ہوں۔ اسی طرح اچھا کام کرتا ہے تو بندہ، برا کام کرتا ہے تو بندہ۔ خدائے جل جلالہ ہمارا ، ہمارے افعال و اعمال کا پیدا کرنے والا ہے۔ اسی وجہ سے بندے کو کاسبِ افعال اور خدا کو خالقِ افعال کہتے ہیں: لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے۔ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ: تم کو پیدا کیا تو اس نے، تمھارے کام کو پیدا کیا، تو اس نے۔
یونانی خیالی پہلے نے ترکی خیالی پہلے کو مارا، یا ترک پہلے نے یونانی کو، تو اچھا کام ہوا یا برا ؟ خیر ہوا یا شر ؟ ترکوں کا کام یونانیوں کے حق میں، یونانیوں کا کام ترکوں کے حق میں برا ہے۔ ایک لحاظ سے دیکھو تو یونانیوں نے ترکوں کے ملک پر ناحق، ناروا حملہ کیا ہے۔ لہٰذا ان کا فعل بد ہے۔ اور ترکوں نے مدافعت کی ہے، بنابر ایں ان کا کام نیک۔
نظامِ خیالی اور نقشۂ جنگ کے لحاظ سے دیکھو تو نہ ترک برا ہے، نہ یونانی۔ نہ ان کا کام برا ہے، نہ ان کا۔ ایک پردہ ہے کہ اس پر کبھی لال تصویر دکھاتے ہیں، کبھی ہری، کبھی نیکی کا پارٹ کرتے ہیں، کبھی بدی کا۔ اس کا نام خیر و شرِ اضافی ہے۔
اسی طرح مخلوقات کے کام باہم ایک دوسرے کے حق میں بعض مضر اور شر ہیں اور بعض مفید اور خیر۔ اس کو خیر و شر اضافی کہتے ہیں۔ ظلم کرنا برا،

۲۰
ظلم کا رفع کرنا اچھا ہے۔ اس کا نام خیرِ کثیر اور شرِ قلیل ہے۔ دنیا کے تمام قوانین خیر و شر کثیر پر مبنی رہتے ہیں۔ شرع اور احکامِ مذہب سب خیرِ عظیم پر مشتمل ہوتے ہیں۔ پانی برستا ہے، دنیا سرسبز و شاداب ہوتی ہے، کسی بڑھیا کی جھوپڑی گر جائے تو گر جائے، چیونٹی کے سوراخ میں پانی چلا جائے تو ہزار دفعہ چلا جائے، اس پر احکام مرتب نہیں ہوتے۔ احکام و قوانین خیرِ کثیر اور شرِ قلیل پر قائم ہوتے ہیں۔ خیرِ کثیر کو اختیار کرتے ہیں اور شرِ قلیل سے اجتناب کرتے ہیں۔ یہی عقل کا تقاضا ہے اور حکمت کا اقتضاء۔
عالم کے نظامِ اکمل اور خدائے تعالیٰ کی حکمتِ بالغہ کے لحاظ سے دیکھو تو جو کچھ ہو رہا ہے وہ خیر ہی خیر ہے۔ وہی فعل باہم ایک دوسرے کے لحاظ سے شر اور خدائے تعالیٰ کی حکمتِ تامہ کے اعتبار سے خیر۔ دنیا کی رنگارنگی اور عالم کی بوقلمونی اس کے کمالِ قدرت اور نہایت حکمت کی نشانی ہے۔ جن افراد پر سرِّ قدر اور رازِ حکمت کھلتا ہے ان کو دائمی سرور اور ابدی اطمینان اور کامل عرفان نصیب ہوتا ہے۔ خدائے تعالیٰ اپنے عرفان سے، ایمان اور اطمینان سے ہم کو بھی سرفراز فرمائے۔ آمین ثم آمین۔

۲۱
عینیت وغیریت

عینیتِ مہملہ: کیا حق و باطل، واجب و ممکن، رب و عبد دونوں عینِ محض ہیں ؟ اگر دونوں عینِ محض ہیں اور کسی قسم کا باہم امتیاز نہیں ہے تو جو حکم ایک پر لگتا ہے، وہی دوسرے پر بھی لگنا چاہیئے۔ مخلوقات میں جو عیوب ونقائص ثابت ہیں وہ خالق میں بھی ثابت ہونا چاہئیے۔ پھر چونکہ جس طرح ایک مخلوق عینِ خالق ہے اسی طرح دوسری مخلوق بھی عینِ خالق ہو گا۔ تو جو حکم ایک مخلوق کا ہو گا، وہی حکم دوسرے مخلوق کا بھی ہو گا۔ اور یہ بداہت کا انکار اور حس کی مخالفت ہے۔ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا۔
اس شخص کی بصیرت یا بصارت ہی ہوتی تو ایسا کہنے کی جرات نہ کرتا۔ آگ جلاتی ہے، برف سرد ہوتی ہے۔ کل جزو سے بڑا ہوتا ہے ۔ انسان سمجھتا ہے جانور بے عقل ہوتا ہے۔ ہاتھ سے پکڑتے ہیں۔ پاؤں سے چلتے ہیں۔ بادشاہ حاکم ہوتا ہے اور رعایا محکوم۔ یہ تمام حقائق ہیں اور ثابت وحق ہیں۔ اسے

۲۲
کوئی عاقل انکار نہیں کرسکتا اگر انکار کرے تو وہ عاقل نہیں غافل ہے ۔ اس کا جہل اس کی بد تمیزی نقطۂ کمال کو پہنچ گئی ۔ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يَصِفُونَ۔ وہ نہ صرف احکامِ شریعت کو برباد کرتا ہے بلکہ قوانینِ طبیعت کی بھی مخالفت کرتا ہے۔ چھوٹا بچہ بھی خوش ذائقہ شیریں آم پر دوڑتا ہے اور تلخ بدمزہ دوا سے بھاگتا ہے۔ دراصل اس شخص کی آنکھوں پر غفلت کا پردہ پڑا ہوا ہے: وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ۔ حق و باطل میں کچھ فرق نہیں کر سکتا ۔ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ۔

واللہ بایں ہمہ برتری و فروتری کہ تو داری و من دارم تو جانِ پاکی سر بسر من آب و خاک آلودہ ام
(جامی علیہ الرحمہ)

اس کو قوانینِ شریعت کی مخالفت سے پہلے قوانینِ سلطنت و نوامیسِ طبیعت کی مزاحمت پر کمرِ ہمت باندھنی چاہئیے ۔ قانونِ سلطنت کی مخالفت اس کو خوب پٹوا کر اور قیدِ سخت میں ڈال کر اس کی آنکھوں سے اس بد تمیزی کا پردہ اٹھا دیگی اور ناموسِ طبیعت کی مزاحمت اسے پانی میں ڈبو کر مار ڈالے گی یا آگ میں جلا کر پھونک دیگی۔ یقین رکھو کہ وہ قوانینِ شریعت کی مخالفت کرے گا تو خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ کا مصداق ہو جائے گا۔ ہر شئے کی ایک حقیقت ہے، اور ہر حقیقت کے جدا آثار ہوتے ہیں

۲۳
ایک حکم ہے، اور حق کو اس کا حق نہ دینا ظلم ہے۔ ظلم ظلمت ہے، اور تعدی ضلالت ہے۔

ہر مرتبہ از وجود حکمی دارد گر حفظِ مراتب نکنی زندیقی
(جامی)

غیریتِ محضہ: کیا بیچارے ممکن کو امکان ہے کہ ذاتِ وحدہ لا شریک لہ کے مقابل اپنی ہستی کا دعویٰ کرے ؟ لا الہ الا اللہ! اتنا بڑا جرم ؟ اتنی بڑی جرات ؟ شرک ! شرک !! شرک !!! کیا کسی باطل کو یارا ہے کہ حق کے سامنے کسی کمال کا ادعا کرے ؟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ اس قدر جہالت، اور اس مایہ ضلالت ؟ ظلم ! ظلم ! اظلم ! لا حَوْلَ وَلا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ اے نیستِ ہست نما، اپنے گریبان میں سر ڈال کر دیکھ تو کہ تیرا حقیقتہً کچھ پتہ بھی ہے ؟

ہے عجب روئے حقیقت کہ نہ پوچھیے کچھ یہ کہاں مجالِ باطل کہ وہاں دم مارے
كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ۔ أَصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَتْهَا الْعَرَبُ قَوْلُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ۔ رباعی:
زعمِ باطل کی تجھ کو مستی کب تک ناداں یہ ادعائے ہستی کب تک
تو بھی موجود اور حق بھی موجود ظالم یہ شرک و خود پرستی کب تک
۲۴
غیریتِ حقیقی و عینیتِ اعتباری

جس صاحبِ فن سے پوچھو کہ تمھارا کمال کس امر میں ہے ؟ تو وہ کبھی نہ کہے گا کہ جہلِ مرکب اور خلافِ واقعہ جاننے میں: قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ۔
کس قدر تعجب کی بات ہے کہ بعض حضرات کے پاس کمال ہے تو جہلِ مرکب میں! کیا کیا ریاضتیں کیں، کیسی کیسی محنتیں اٹھائیں، قرب و فنا کے لئے۔ اس میں کیا ہوا ؟ ایک غلط خیال پیدا ہوا۔ ایک جہلِ مرکب جائے گیر ہوا یعنے لوہا آگ کے قرب کی وجہ سے ”انا النار“ چلا اٹھا۔ وہ سمجھتے ہیں۔ لوہا لاکھ گرم ہو کر سرخ انگارا ہو جائے، ہاتھ کو جلا کر خاکِ سیاہ بنا دے مگر ہے لوہا ہی۔ چاند بدرِ کامل بن کر ہزار چمک دمک دکھائے، مگر ہے وہی تاریک جرم کا۔ ممکن واجب کے قرب کی وجہ سے خود اپنی آنکھوں سے چھپ جائے اور ”انا الحق“ چلا اٹھے، مگر ممکن واجب نہیں ہو سکتا۔ بندہ خدا نہیں ہو سکتا۔ ممکن پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے۔ مگر کوئی غور کر کے جواب دے، وہ پہلے ہی کیا تھا ؟ عدم۔ عدم پایا جائے ؟ تو نابود، بود ہو جائے۔ انقلابِ ماہیت ہو جائے۔ ممکن موجود ہو تو وہ وجود میں خدا کا شریک ہو۔ اللہ اکبر! وجود اشرفِ صفات ہے۔ جب

۲۵
اس میں شرک کیا اور دوسرے امور میں شرک سے احتراز، تو اس سے کیا حاصل ؟ بارش سے بھاگ کر پرنالے کے نیچے پناہ لی تو کیا فائدہ ؟ بچھو سے ڈر کر سانپ سے ڈسوایا تو کیا کوئی عاقلانہ کام کیا ؟ لا حول ولا قوۃ تو کہا مگر الحمد للہ رب العلمین نہ پڑھا تو کیا نماز ہوئی ؟ توبہ با توبہ ! ع:
این خیال است و محال است و جنوں
آخر یہ ہے کیا معما ؟ عینیت میں زندیقیت، غیریت میں شرک۔ ایک طرف بداہت کا انکار اور شریعت کی مخالفت، ایک طرف عقلِ سلیم کے خلاف اور ایمان سے مبائنت۔ ایک طرف کھائی ایک طرف خندق۔

عینیتِ وجودی و غیریتِ علمی

بات یہ ہے کہ وجودِ حقیقی جزئیِ حقیقی ہے۔ ناقابلِ تکثر ہے۔ اس کے مقابل کوئی شئے نہیں۔ اگر کوئی شئے ہو سکتی ہے تو عدمِ محض، نیستیِ محض اور سلبِ بسیط۔ سلبِ بسیط اور ہونا ؟ وہ سلبِ بسیط ہی کیا ہوا ؟ سلبِ بسیط تو اسمِ بلا مسمّٰی ہے، مفہومِ بلا مصداق ہے۔ وجود ہی سب کچھ ہے۔ کوئی شئے دائرۂ وجود سے خارج نہیں۔ وہی ذات ہے وہی موجود ہے۔ وہی نور ہے۔ وہی حیات ہے۔ وہی علم ہے۔ قدیم اور بالذات موجود ہے۔

۲۶
وجود باوجود بسیط ہونے کے تمام صفاتِ متضادہ کا منشاء ہے۔ بعدِ انتزاع، علم میں کثرت ہے اور اس کا منتزع عنہ محض وحدت ہے۔ دیکھو دائرہ ایک بسیط شکل ہے۔ اس سے نقطہ، محیط، قطر، قوس وغیرہ انتزاع کئے جاتے ہیں۔ نقطہ کو نہ طول ہے، نہ عرض۔ قطر کو طول ہے، عرض نہیں۔ محیط قطر سے ۳ ۱/۷ حصہ بڑا ہے۔ ذرا غور کرو کہ ایک بسیط شکل سے کتنے مختلف الاحکام امور انتزاع کئے گئے ہیں:

دائرے میں جمع ہیں مرکز و قطر و محیط شانِ وحدت ہو گئی ہے شانِ کثرت آشکار
(حسرت حیدرآبادی)

کیا یہ انتزاعی امور غلط ہیں ؟ ہرگز نہیں۔ کیا یہ جہلِ مرکب، من گھڑت اور اختراعی امور ہیں ؟ کبھی نہیں۔ کیا یہ ہمارے اعتبار کے تابع اور ہمارے خیال پر منحصر ہیں ؟ کیا ہم قطر کو محیط سے بڑا خیال کر سکتے ہیں ؟ کیا محیط کو خطِ مستقیم سمجھ سکتے ہیں ؟ اور نقطہ کو تقسیم کر سکتے ہیں ؟ ہرگز ہرگز نہیں۔ منشاء ہی صحت و سقم، حق و باطل، صدق و کذب کا معیار ہے۔ گو منشاء واحدِ محض ہے، مگر اس میں مختلف الاحکام امور کے انتزاع کی قابلیت ہے۔ اسی طرح وجودِ حقیقی سے حیات و علم و قدرت انتزاع ہوئے ہیں۔ یہ صفات منشاء کے لحاظ سے عینِ ذات ہیں اور انتزاعی ہونے کے

۲۷
اعتبار سے غیرِ ذات اور باہم بھی غیر۔
علمِ حق میں کیا شئے نہیں ؟ سب کچھ ہے۔ کوئی حقیقت، کوئی مفہوم، کوئی اعتبار دائرۂ علمِ الٰہی سے باہر نہیں۔ یہی اعتبارات، یا اعیان، یا حقائق، یا ماہیت و ہویات، ذاتِ حق میں منقش و پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ظہورِ علمی فیضِ اقدس و جعلِ بسیط کہلاتا ہے۔ ہر حقیقت کے جدا جدا آثار اور مختلف الاحکام ہیں۔ ہر حقیقت و عین، ذواتِ ممکنہ میں سے ایک ذات ہے جو اس کے صفات کا مرجع ہے۔ نقائص و عیوب، ذات و حقیقتِ ممکن کی طرف منسوب ہوں گے، نہ کہ ذاتِ حق کی طرف، گو ذاتِ حق وجودِ برحق ہے۔ ان حقائق و اعیان کو اس قابل بنائے گا کہ ان سے آثار نمایاں ہوں۔ ہر عین کو اپنے صفات و اسماء سے ملائے گا اور اس عین کی استعداد کے موافق آثار و احکام ظہور کریں گے۔ اس کا نام فیضِ مقدس و جعلِ مرکب ہے۔ تماشا یہ کہ علمِ قدیم، اسماء و صفاتِ الٰہیہ قدیم، ان کے اجتماع سے ظہورِ معلومات حادث! دیکھو تانبا سرخ بسیط قدیم، جست خاکستر گوں بسیط قدیم، ان کے ملنے کے بعد پیتل پیدا ہوا، زرد مرکب حادث! ہائیڈروجن غیر مرئی گیس قدیم، آکسیجن غیر مرئی گیس قدیم، ان کا

۲۸
مرکب پانی مرئی مائع حادث! ماہیت، طبیعت، حقیقت میں شجر کو سمجھو تو وہ معانی میں سے ایک معنی ہے، اور ایک خیالی بات ہے مگر عناصر اس حقیقت کے ماتحت باہم اجتماع کرتے اور گرہ کھاتے ہیں تو تن، ٹہنیاں، شاخ، برگ، گل، بار سب کچھ نمایاں ہو جاتے ہیں۔ پھر ہم اس کے پھل کھاتے ہیں، پھول سونگھتے ہیں، پتے، چھال، جڑیں دواء میں استعمال کرتے ہیں۔ درخت سوکھتا ہے تو کٹوا کر شہتیر، تختے، تخت، میز، کرسیاں بناتے ہیں۔ دیکھئے ہیں وہی عناصر، ان کے تعینات اور ظہور جدا جدا ہیں۔ ہر تعین کا حکم جدا، اثر جدا ہوتا ہے۔
دور کیوں جائیں ہم اپنے آپ پر کیوں نہ غور کریں۔ آدمی کو میں جانتا ہوں گھوڑا بھی میرے ذہن میں ہے۔ میں ان کو اپنے خیال میں پیدا کرتا ہوں۔ میرا ارادہ ہونا ہی تھا کہ آدمی بھی پیدا ہو گیا، گھوڑا بھی پیدا ہو گیا۔ کیا خوبصورت آدمی ہے ؟ کیا رنگ روپ ہے ؟ کیا آنکھ ناک ہیں، کیسے درست ہاتھ پیر ہیں ؟ اعضاء میں کتنا تناسب ہے ؟ کیا چست و چالاک ہے ؟ کیا عمدہ لباس ہے ؟ گھوڑا بھی اچھا ہے۔ چہرہ مہرہ

۲۹
اوہو! آدمی کس چستی سے گھوڑے پر سوار ہو گیا ؟ لگام پر ہاتھ، رکاب میں ایک پاؤں جانا ہی تھا کہ گھوڑے کی پیٹھ پر تھا۔ ماشاء اللہ! گھوڑا گردن اٹھائے، چھاتی تانے، دُم چنور کرتا، فرّاطے بھرتا، ہوا سے باتیں کرتا چلا جا رہا ہے۔
ذرا غور کرو! آدمی اور گھوڑا کیا میری ذات سے جدا قائم ہیں ؟ ہرگز نہیں۔ میرا علم، میرا خیال مجھ سے جدا اور میرے بغیر کیونکر قائم رہ سکتے ہیں ؟
آدمی کی حقیقت میں کیا دُم و یال ہیں ؟ نہیں، وہ تو گھوڑے کے ہوتے ہیں۔ کیا آدمی کے چار پیر ہوتے ہیں ؟ نہیں، آدمی کے دو ہاتھ دو پیر ہوتے ہیں۔ گھوڑے کے چار پیر ہوتے ہیں۔ کیا آدمی زمین کی طرف جھکا ہوا، اس کا منہ لمبوترا ہوتا ہے ؟ نہیں، آدمی سیدھے قد کا، گول چہرے کا ہوتا ہے۔ کیا آدمی گھوڑے پر حکومت کرتا ہے یا برعکس ؟ نہیں، آدمی میں عقل ہے، علم ہے، حاکمانہ شان ہے۔ یہ آدمی اور گھوڑے کے حقائق ہیں اور ان کے مختلف استعدادات ہیں اور گوناگوں اقتضاءات جس کے مطابق تمام ظہورات ہو رہے ہیں۔ کیا آدمی اور گھوڑا میرے ارادے کے بغیر

۳۰
مجھ سے سرتابی کر سکتے ہیں ؟ نہیں، میرے ارادے کے بغیر ان کو جنبش کرنے کا بھی مقدور نہیں۔ اگر ان کو مستقل و بالذات سمجھو تو یہ سراسر جہل اور حماقت ہے۔ کیا ان کے بقاء کے لئے میری طرف ہر آن احتیاج کی ضرورت نہیں ؟ بیشک ہے۔ اگر میں سو جاؤں تو کیا ہوگا ؟ آدمی نیست و نابود، گھوڑا مفقود! کیا ان کا فعل، ان کی صفت، ان کی ذات میں سے کوئی بھی بالذات و حقیقی ہے ؟ خیالی پتلے کی کون سی چیز اصلی و بالذات ہوتی ہے ؟ کوئی نہیں۔ وجود ہے تو بالذات میرا ہے۔ حیات ہے تو میری، علم ہے تو میرا، قدرت ہے تو میری۔ اور یہ تمام کھیل میرا اور میرے علم کا ہے۔ کیا گھوڑا دوڑتا ہے تو میں دوڑتا ہوں ؟ کیا گھوڑا گھاس کھاتا ہے تو میں گھاس کھاتا ہوں ؟ معاذ اللہ! و کلا و حاشا! میں ہی تو اکیلا سارا خیالی کھیل کھیل رہا ہوں۔ میں ؟ اور گھوڑا اور اس کے صفات ؟ گھوڑا میرا ادنیٰ کرشمہ ہے۔ چاہوں تو اس کو خیال میں پیدا کروں، چاہوں تو اس کو نیست و نابود کر دوں۔ یہ کثرتِ خیال کس سے قائم ہے ؟ مجھ سے۔ تو کیا میں کثیر ہوں ؟ نہیں، میرے معلومات کثیر ہیں۔ میں تو محمد عبد القدیر صدیقی ہوں۔ اور ذاتِ واحد ہوں۔ کیا کثرتِ معلومات سے میری وحدتِ ذاتی میں کوئی فرق آ سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں۔ خیالات میں تغیر و تبدل ہوتا ہے

۳۱ اور میں اور میرے صفاتِ ذاتیہ جوں کے توں رہتے ہیں:
سینکڑوں شکلیں بناؤں اور مٹاؤں الاپ میں مشغلہ اچھا ملا ہے جی بہلنے کے لئے
(حسرت حیدرآبادی)

اس امر پر بھی خوب غور کرو کہ خواب و تخیل میں تمھاری خیالی صورتوں کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا، مگر خواب میں بسا اوقات تم نے خود کو بھی دیکھا، اور اپنے دوستوں کو بھی اور اپنے دشمنوں کو بھی۔ باہر سے تو تمھارا دوست یا دشمن تمھارے دل و دماغ میں نہیں گھسا۔ اصل یہ ہے کہ جس خیال کو غیریت کے اعتبار سے ملاحظہ کرو وہ غیر ہو گا، جس خیال کو محبت کے لحاظ سے دیکھو تو وہ دوست ہو گا، عینیت کے خیال سے تو عین۔
اسی طرح یہ حقائق و اعیانِ ممکنات اپنے صفات کے مرجع اور ان کے ذوات ہیں۔ یہ ذوات و حقائق و اعیان معلوماتِ واجب اور قائم بذاتِ حق ہیں۔ سمجھنے میں اور علم میں دو چیزیں ہیں: (۱) ذاتِ حق، (۲) ذواتِ ممکن۔ واقع، منشاء، خارج میں بالذات ایک ہی ایک ذات ہے، وہی وجود ہے، وہی موجود ہے، وہی شاہد ہے، وہی مشہود ہے۔ هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔

۳۲ اک وہمِ خودی ہے جس پہ مغرور ہے تو
جو یا جس کا ہے اس سے عجب دور ہے تو اٹھ جائے اگر بعدِ خیالی کا حجاب
آنکھیں جسے ڈھونڈتی ہیں وہ نور ہے تو ریگِ روشن کا ایک دھوکا ہوں
خورشیدِ جہاں تاب کا دھبہ ہوں میں ہوں بھی کچھ اور نہیں بھی کچھ بھی
حسرت بخدا عجب تماشا ہوں میں
(حسرت حیدرآبادی)
توحید ، فناء ، تجلی

امکان کی شان سے ہے، اس کے وجود و عدم کا برابر ہونا۔ بندے کے لوازم سے ہے کسی شئی کا مالک نہ ہونا: العبد وما ملكت يداه لمولاه۔ غنائے مطلق حضرتِ واجب عز و علا کے ساتھ خاص ہے: اللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ۔ جس کی حقیقت میں افتقار و احتیاجِ محض ہو اس کے دونو ہاتھ خالی رہیں گے۔ جس کی ذات بالعرض ہو، وہ ہر آن ہر لحظہ ذاتِ بالذات کے دستِ قدرت کی طرف نگران رہے گا ہی۔ جوادِ مطلق کا اطلاق حضرتِ حق پر تر نوالہ کا نام ہے۔ مانگنا، دامن پھیلانا

۳۳ ہمارا کام ہے۔ بلکہ:
دامن از کجا و آرام کہ جامہ ندارم! رباعی:
تو میرا خدا ہے میں ہوں تیرا بندہ حاجت مجھ میں ہے اور ہے تجھ میں غنا
جب تک صفتِ ذات کا اظہار نہ ہو میں مانگتا جاؤں اور تو دیتا جا
(حسرت حیدرآبادی)

توحید: ذاتِ واجب کو یکتا سمجھنے کا نام ہے۔ ممکن کی احتیاجِ ذاتی کا منکشف ہو جانا ”فنا“ کہلاتا ہے۔ قیومِ ذو الجلال کے ہر امر کے بالذات ہونے کا پتہ چل جانا ”تجلی“ کے نام سے موسوم ہے۔ نسبت الی الخلق کو ساقط کر دینا، تجلی نسبت الی اللہ کو مان لینا ہے۔ الٰہی: لِلَّهِ الْأَرْضُ وَالْمِيزَانُ۔

دعویٰ حق کا ہے راست پرستی میری ہر بات ادائی مرے پر اکبری
(حسرت)
میرے پاس کیا دھرا ہے اک جان سو وہ بھی ہے پرائی

توحید، فنا، تجلی تین طرح پر ہوتے ہیں: توحیدِ افعال، فنائے افعال، تجلیِ افعال؛ توحیدِ صفات، فنائے صفات، تجلیِ صفات؛ توحیدِ ذات، فنائے ذات، تجلیِ ذات۔
توحیدِ افعالی، فنائے افعالی، تجلیِ افعالی:
سینما میں آدمی، جانور چلتے پھرتے ناچتے کودتے ہیں، کون سا کام ہے کہ وہ نہیں کرتے ؟ کون سا امر ہے کہ سینما میں ہوتا معلوم نہیں ہوتا ؟ اک جہانِ دیگر ہے کہ ہمارے آگے آ گیا ہے!

۳۴
مگر ذی فہم کی نظر ایک نور پر پڑتی ہے۔ وہ تلاش کرتا ہے کہ یہ نور کہاں سے آ رہا ہے ؟ پیچھے پلٹ کر دیکھتا ہے تو ایک حجرے سے نور کا بقعہ ہے کہ نکل رہا ہے، روشنی کی موج ہے کہ آ رہی ہے۔ اندر جا کر دیکھتا ہے تو ایک شخص تصویروں کے فلم پر روشنی ڈالتا ہے اور ان کو جلد جلد چرخ دیتا ہے جس سے یہ تماشائے حیرت ہو جاتا ہے۔ شعر:
ہم کیا ہیں گویا سینما کی چند تصویریں
تماشا گاہ ہے عالم کسی استادِ کامل کا
گراموفون کے ریکارڈ سے کیسے عمدہ ٹھمریاں، غزلیں، کیسے دلکش دھرپد، خیال، سریلے راگ راگنیاں سنائی دیتی ہیں! سارنگی، قنون، ہارمونیم، ستار، طاؤس، کمانچہ، طبلہ، ڈھولک کی آواز بھی آتی ہے۔ مگر صاحبِ عقل سمجھ لیتا ہے کہ یہ جمادات ہیں۔ یہ ان کی آوازیں نہیں، کسی خوش گلو قوال یا ماہر کلاونت کے گلے کے کرشمے ہیں۔

خشک تار و خشک چوب و خشک پوست از کجا می‌آید این آوازِ دوست
(مولانا روم علیہ الرحمہ)

بانسری کی آواز سے بچہ خوش ہوتا ہے کہ اس میں سے کیا پیاری آواز نکل رہی ہے ؟ مگر ہوشمند دیکھتا ہے کہ اس میں بول رہا ہے کون ؟

دو دہان داریم گویا ہمچو نے یک دہان پنہاں ست در لبہائے وے

یک دہان نالاں شدہ سوئے شما
ہائے و ہوئے در فگندہ در سما
(مولانا روم علیہ الرحمہ)

۳۵
چیونٹی دیکھتی ہے کہ قلم دوات میں ڈوبتا ہے اور سفید کاغذ پر کیسے خوش قطع خوبصورت حروف لا کر جماتا ہے۔ قلم کیا ہے ؟ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے کا جن ہے جو دریا میں غوطہ مار کر موتی، مونگا، جواہر، تعمِیر کی چیزیں لاتا ہے۔ مگر جس کو خدائے تعالیٰ نے عقلِ سلیم دی ہے وہ خوب سمجھتا ہے کہ قلم، دوات، سیاہی سب جمادات ہیں۔ ان میں بالذات حرکت کہاں ؟ کوئی دوسرا ہی ہے جو ان کو متحرک کر رہا ہے۔
اسی طرح ممکنات میں سے کسی کی حرکت بالذات نہیں۔ تمام افعال کا خالق رب العالمین ہے۔ بندہ کرتا ہے، بندے کے کام کو خدائے تعالیٰ پیدا کرتا ہے: خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ۔ کیونکہ فعل بھی ممکنات سے ہے۔ ممکن بغیر واجب تعالیٰ کی وجود بخشی کے پیدا ہی کیونکر ہو سکتا ہے ؟ بالعرض کا وجود بالذات کے بغیر محال ہے۔
لوگ دنیا میں جو عالمِ اسباب ہے اور بڑے امتحان کا مقام ہے نہایت غفلت ورزی کرتے ہیں۔ اس ممکن کو جو سلسلۂ وجودِ ممکن میں پڑتا ہے علت سمجھتے ہیں، اسباب میں خود کو جکڑ بند پاتے ہیں تو اپنے پر خدا کو بھی قیاس کرتے ہیں، اور اس کو بھی مجبور و ناچار سمجھتے ہیں کہ جب تک اسباب پورے

۳۶
نہ ہوں۔ خدائے تعالیٰ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ اسباب میں اس قدر منہک ہیں کہ مسبب ان کے پاس لفظِ بے معنی ہے۔ ممکن کا جانبِ وجود و عدم برابر ہوتا ہے، جانبِ وجود کو واجب تعالیٰ ترجیح دیتا ہے۔ ان کے پاس واجب کا وجود و عدم دونوں برابر ہیں، جو کچھ کرتا ہے بندہ کرتا ہے، خدا برائے نام ہے۔ فنائے افعال کی وادی ایسی صعب و دشوار گذار ہے کہ اس میں چلنا کیا ہے ؟ ایک آفت کا سامنا ہے۔ اس دنگل میں فنائے ذات کے بڑے بڑے مدعی چاروں شانے چت گرتے ہیں اور پھر ان کا اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسباب کا نظر سے ساقط ہو جانا آسان بات نہیں۔ مرئی کے دام سے نکل کر غیر مرئی تک پہنچنا کارے دارد! توکل جس کی قرآنِ مبارک میں تاکید ہے، فنائے افعال ہے، تجلیِ افعال ہے۔ شرک فی الفعل سے بچنا ہے، تجلیِ فعلی کا ادراک ہے۔ ایمان رکھتے ہو تو خدا پر توکل کرو: وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنْتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ توکل کرنے والوں کو خدا بس ہے: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔

تجلیِ صفاتی

سفید گلاب کی ہلکی سرخی کیا لطف دیتی ہے! معمولی گلاب کا رنگ کیا دلفریب ہوتا ہے! گلِ انار مشتعل آگ کے رنگ کو مات کرتا ہے! تورئی کا پھول آنکھوں میں چمک پیدا کرتا ہے! گیندے کا لباس جوشِ شباب

۳۷
پارہ پارہ ہے۔ عنبر کوٹ جہانگیری کا مدعی ہے۔ جواہر پر غور کرو۔ الماس کی چمک دمک، یاقوت کی شعلہ انگیزی، پکھراج کی حیرت افزا زردی، زمرد کی نظر افزا سبزی کیا بہتر منظر دکھاتی ہے! مگر ان میں سے کس کا رنگ اصلی ہے ؟ کبھی نہیں، ہرگز نہیں! یہ تمام آفتابِ عالم تاب کے نور کے کرشمے ہیں۔ ان میں سے کسی کا رنگ حقیقی نہیں۔ آفتاب کے سات رنگ ہیں۔ جب نورِ آفتاب کسی پر پڑتا ہے تو بعض چیزیں بعض رنگوں کو پی جاتی ہیں اور بعض رنگوں کو منعکس و واپس کرتی ہیں۔ پھر انعکاسِ نور کے بھی درجات ہیں۔ اسی سے ہزارہا قسم کے رنگ پیدا ہو گئے ہیں۔ سپید رنگ تمام شعاعوں کو واپس کرتا ہے اور ساتوں رنگوں کو دکھاتا ہے۔ واہ رے سپید رنگ ! سب رنگ تو تجھ میں ہیں اور تو بے رنگ کہلاتا ہے! سیاہ رنگ کسی شعاعِ شمسی کو منعکس و واپس نہیں کرتا ہے۔ وہ البتہ بے رنگ ہے، نور وجود ہے تو سیاہی عدم۔
اسی طرح اسماءِ الٰہیہ کا پرتو حقائقِ امکانیہ پر پڑتا ہے، تو بعض صفات کا ظہور ہوتا ہے اور بعض صفات کا ظہور نہیں ہوتا۔ ظہورِ اسماء و صفات بھی مختلف درجات پر ہے اسی سے تو یہ سب دنیا کی رنگا رنگی قائم ہے۔

۳۸
اگر سب سے صفاتِ الٰہیہ کا ظہور یکساں ہوتا تو یہ بوقلمونی کب رہتی ؟ غرض کہ ممکنات میں کوئی صفتِ اصلی نہیں۔ جو کچھ ہے، قیومِ برحق کا ہے۔
مغرب ہوتی ہے تو راستوں پر بجلی کے گولے روشن ہو جاتے ہیں۔ اکثر تو سپید ہی ہوتے ہیں مگر بعض سبز، بعض سرخ، بعض زرد یا نیلے بھی ہوتے ہیں۔ جیسے گولے ہوں گے ان سے ویسی ہی روشنی پھیلے گی۔ امیروں کے گھروں میں بجلی کے جھاڑ کیا بہار دکھاتے ہیں! مکہ مسجد میں بارہ ربیع الاول کو جب روشنی ہوتی ہے تو مسجد ایک بقعۂ نور معلوم ہوتی ہے۔ مگر کوئی سچ کہے: کسی گولے میں کچھ نور ہے ؟ یا ہے بھی تو کس کا نور اصلی ہے ؟ ہرگز نہیں! مخزنِ برق سے سارا نور تقسیم ہوتا ہے۔ یہاں مخزن میں کھٹکا کھلا، سارا حیدرآباد روشن ہوا؛ کھٹکا بند کر دیا گیا، تو تمام شہر تاریک!
اسی طرح صفاتِ الٰہیہ سے تمام ممکنات کو امداد ہوتی ہے۔ کس کی ہمت، کس کی طاقت، کس کا زور اور کس کی قوت، کون ”انا ولا غیری“ کا دعویٰ کر سکتا ہے ؟ دوسرے کے مال کو اپنا کہنا غصب ہے، خدائے تعالیٰ کے کمالات کو اپنا کہنا شرک ہے۔

دعویٰ حق کا ہے راست پرستی میری ہر بات ادائی مرے پر اکبری
(حسرت)
قہر سے سارا عالم نیست ہو جاتا ہے۔ پھر قہرِ احدیت تمام عالم کو

۳۹
نیست کر دیتا ہے ۔ اور کوسِ ”لِمَنِ الْمُلْكُ“ بجا دیتی ہے۔ پھر شانِ حیات تمام جہان کو کتمِ عدم سے ظاہر کر دیتی ہے، اور ہر ایک کو حسبِ استعداد و حظِ صفات سے بہرہ ور فرماتی ہے اور ”بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ“ کا نغمہ سناتی ہے۔ ہر آن یہ سلسلہ فنا و بقا جاری رہتا ہے۔ اس کو ”تجددِ امثال“ کہتے ہیں۔
اس تقریر سے معلوم ہو گیا کہ ہر آن و ہر لحظہ ہر ذرہ کون کو قیومِ برحق ذو الجلال کی طرف احتیاج ہے اور صرف اسی کی طرف احتیاج ہے۔ نادان ہیں وہ جو حضرتِ جل مجدہ کے مقابل ممکن کو بھی موجود سمجھتے ہیں یا صفاتِ کمالیہ سے آراستہ یا اس کو کسی قسم کی قدرت سے متصف جانتے ہیں۔ ممکن کا جو کچھ ہے بالعرض ہے۔ جب وجود ہی بالذات نہیں تو اور کیا چیز بالذات ہو گی ؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔ بندہ ہمیشہ فقیر و نادار:

اے ذاتِ تو مجمع الکمالات میں بھی ہوں تجملِ بے کمالی
دیروز نہ بود، بود، نہ نمود، و اکنوں نمودیست بے بود۔ رباعی:
تو میرا خدا ہے میں ہوں تیرا بندہ حاجت مجھ میں ہے اور ہے تجھ میں غنا
جب تک صفتِ ذات کا اظہار نہ ہو میں مانگتا جاؤں اور تو دیتا جا
۴۰ با جہاںِ ناپائیدار ساختی، و سراب را پُر آب شناختی، در خواہشِ آن تاختی، نقدِ زندگانی باختی۔ خردمند دل بجاویداں بندد، و با این و آن نہ پیوندد۔
حسرت میرے پاس کیا دھرا ہے اک جان سو وہ بھی ہے پرائی

جب بندے کو اپنے اور ماسویٰ اللہ کے افلاس، ناداری، احتیاجِ ذاتی، افتقارِ حقیقی کا علم ہوتا ہے تو سارا غرور کافور اور شرک دور ہو جاتا ہے۔ اسماءِ الٰہیہ اس پر پرتو افگن معلوم ہوتے ہیں اور تجلیِ اسمائی جلوہ فرما ہوتی ہے۔ عام قاعدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جس نام کا بار بار اعادہ کیا جاتا ہے تو اس پر اسی نام کی تجلی ہوتی ہے، خواہ اس نام کو زبان سے کہیں یا دل میں خیال کریں، جیسے جیسے اس نام سے ربط زیادہ ہوتا جائے گا، اس کے آثار بھی زیادہ نمایاں ہوتے جائیں گے۔ خدائے جلیل و علا کی صفت ظاہر ہوتی جائے گی تو بندوں کی صفت مخفی ہوتی جائے گی۔ جس قدر امر بالذات کرسیِ ظہور پر جلوہ گر ہو گا، شئے بالعرض کتمِ عدم میں نہاں ہوتی جائے گی۔ مخفی نہ رہے کہ جو شئے دوسرے سے قائم ہو گی اسے صفت کہتے ہیں۔ ذات مع الصفت اسم سے موسوم ہوتی ہے۔ مثلاً قدرت صفت ہے

۴۱
جو خدائے تعالیٰ میں پائی جاتی ہے۔ قادر یا قدیر وہ ذات ہے جو صفتِ قدرت سے موصوف ہے۔ لہذا قادر یا قدیر اسماءِ الٰہیہ سے ہیں۔ اسی طرح رحم صفت ہے، رحمن یا رحیم دو اسمِ الٰہی ہیں۔ اسماءِ الٰہی بسیط ہوتے ہیں اور مرکب بھی۔ مثلاً حیّ اسمِ بسیط ہے، اور خالق اسمِ مرکب ہے۔ خالقیت پر غور کرو تو اس میں قدرت ضرور ہے، اس میں علم کا ہونا بھی قطعی ہے، حیات کے بغیر کوئی کام ہو نہیں سکتا لہذا خالقیت میں ان کا ہونا بھی ضرور ہے۔ یہ تمام اسماء ایک دوسرے سے ممتاز ہیں، خود ذات سے بھی امتیاز رکھتے ہیں۔ خالقیت جدا چیز ہے، ربوبیت الگ وصف ہے، محیی و ممیت بھی باہم امتیاز رکھتے ہیں۔ یہ امتیاز ذات کے لحاظ سے نہیں، یعنے ان کی ذاتیں جدا جدا نہیں ہیں۔ تمام اسماء کی ایک ہی ذات ہے، امتیاز مفہوم میں، اعتبار میں ہے۔ منشاء و مصداق سب کا ایک ذاتِ حق ہے۔ مشرکین ہر اسم کو مستقل سمجھتے ہیں اور ہر کام کا ایک دیوتا یا رب سمجھتے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ یہ اسماء جن کو تم دیوتا و مستقل سمجھتے ہو خدا سے جدا نہیں بلکہ اسی ذاتِ حقہ کے گوناگوں نام ہیں، تو ان کی سمجھ میں نہ آیا، اور کہنے لگے: أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ۔

۴۲
کیسا اعجاب! کیا تمام دیوتاؤں کو غیر مستقل اور ایک ذات کے مختلف نام بتا کر لاکھوں دیوتاؤں اور دیویوں کو ایک ہی خدا بتایا گیا ہے؟ یہ تو بڑی تعجب خیز بات ہے؟ بانجملہ جب خدائے تعالیٰ کے افعال کا ظہور ہوتا ہے تو بندوں کے افعال کالعدم ہو جاتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کے انوارِ کمالات تاباں ہوتے ہیں تو بندوں کے ابر ہائے اوصاف پارہ پارہ ہو کر فنا ہو جاتے ہیں ۔

تجلی ذات
واہ رے آم! تیرا کیا کہنا! تیرا رنگ دلچسپ، تیری خوشبو دلکش، تیرا مزا دل فریب! بچے تجھ پر جان دیتے ہیں، جوان تجھ پر مال لٹاتے ہیں، بڈھوں کے حق میں تو ماں سے کم نہیں؛ بچپن میں دانت نہ تھے تو ماں کے پستان چوستے تھے، بڑھاپے میں دانت نہیں ہیں تو تجھے چوستے ہیں، اور تیرے رس کو شیرِ مادر جانتے ہیں۔ زربافت کی تھیلی میں خدا نے دودھ، ملائی، شکر، زعفران کو جما کر قلفی لگا دی ہے۔ سچ پوچھو تو یہ تشبیہ بھی تجھ پر پوری صادق نہیں آتی؛ تو کہاں اور یہ مصنوعی مرکب کہاں؟ پھر کتنے اقسام! کس قدر انواع و اجناس! اکل الثمر، مرغوبۂ الفن، نواب پسند، دل پسند، قادر پسند، گوا، بے نشان، سیندوری، پری—ہر شہر میں جدا رنگ، جدا شکل۔

جدا مزا - جدا خوشبو ۔ مگر سب میں آم ہی ہیں۔
واہ رے آم! تیرے اتنے تو رنگ اتنے تو مزے ہیں۔ مگر یہ کیا ظلم ہے؟ قدیم فلسفی تجھے حقیقی حقیقت نہیں مانتے۔ آب آتش خاک باد کا مجموعہ سمجھتے ہیں؛ بعض ہیولیٰ وصورت کے اقتران کو تجھے سمجھتے ہیں۔ کیا آج کل کیمیا دانوں کی بھی عقل ماری گئی ہے؟ وہ بھی تجھے اعتباری ماہیت سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بیانوے عناصر میں سے چند کے مجموعہ کا نام تو ہے؛ بعض تجھے چند برقی قوتوں کا مجموعہ سمجھتے ہیں، بعض مادے کی صورتوں میں سے ایک صورت تجھے بھی جانتے ہیں، بعض ایتھر کے کرشموں میں سے تجھے بھی ایک کرشمہ جانتے ہیں۔ صوفیۂ صافیہ باریک بین و دقیقہ شناس ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ اسماء و صفاتِ الٰہیہ کے آئینے میں اعیانِ ثابتہ کے مطابق اقتران کرنے یا صفاتِ الٰہیہ کے پرتو پڑنے کا نام مخلوق، بندہ، ممکن، موجودِ اعتباری یا وہمی کہتے ہیں۔ مگر یہاں اعتباری یا وہمی کے معنے انیابِ اغوال یا عنقا یا گھوڑے کے دانت نہیں ہیں، بلکہ جس طرح آم اعتباری حقیقی ہے، اسی طرح دوسری تمام چیزیں اعتباری حقیقی ہیں؛ پس خدائے تعالیٰ کی ذات تو حقیقی و تمام دیگر حقائق و ذوات اعتباری ہیں۔ اس مسئلہ میں ذرا غور کرو کہ وجود کے مقابل

۴۴
کوئی شئے ہے؟ عدم ہے۔ عدم بھی بھلا پایا جا سکتا ہے؟ پایا جائے تو عدم کیونکر ہوا وہ تو وجود ہو جائے۔ وجود ذاتِ واجب جل مجدہ سے علیحدہ و زائد کوئی چیز نہیں؛ جب وجود واجب کا عینِ ذات ہو تو ممکن کے لئے کیا رہا؟ وہی عدم، وہی نیستی، وہی افتقار؛ بلکہ ممکن بھی کہاں رہا؟ خیر یہ تو منطقی وال داؤ گھات ہیں، ہم کو ان سے اس وقت کوئی بحث نہیں۔ اتنا تو ہر شخص سمجھتا ہے کہ خدائے تعالیٰ بذاتہٖ کامل ہے۔ اس کا کمال اس کی ذات کے سوا دوسرے امر سے نہ ہونا چاہیئے۔ نیز خدائے تعالیٰ وحدہٗ لا شریک لہٗ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ کس کا مقدور ہے کہ اس کے سامنے کسی بات کا دعویٰ کرے؟ دعویٰ تو جب ہوتا کہ اس کا کوئی حقیقی و بالذات وجود ہوتا؛ جس کی ذات واہیات ہو اس کا دعویٰ کمالِ خرافات نہ ہوگا تو کیا ہوگا؟ ایاز، قدرِ خود شناس!

زعمِ باطل کی تجھ کو مستی کب تک؟ ناداں! یہ ادعائے ہستی کب تک؟
تو بھی موجود اور حق بھی موجود؟ ظالم! یہ شرک و خود پرستی کب تک؟
(حسرتؔ حیدر آبادی)

تجلیِ صفات تک تو سمجھتا تھا کہ میں ہوں۔ مگر میرے اوصاف اصلی نہیں، حقیقی اوصاف خدائے تعالیٰ کے ہیں۔ خدا کے اوصاف میری طرف

۴۵
نسبت پا کر مجھ سے علاقہ پیدا کر کے میرے سمجھے جاتے ہیں۔ جب تجلیِ ذاتی ہوتی ہے تو اس کی ذات بھی نیست و نابود ہو جاتی ہے۔ اس وقت ذو الجلال و الاکرام ندا دیتا ہے: لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ؛ جواب دینے والا ندارد! خود آپ ہی آپ جواب دیتا ہے: لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔ یہ حالت موت سے مشابہ ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے۔ موت میں ناسوت سے بے خبری یا بے تعلقی ہوتی ہے، اس کا تو کسی عالم میں پتہ نہیں ملتا!

ہم نے تو لاکھ ڈھونڈا کچھ بھی پتہ نہ پایا مجنوں کدھر چھپا ہے، لیلیٰ تیری گلی میں؟
دیکھا تو کچھ نہ پایا، سوچا تو بس یہی تھا اک نام رہ گیا ہے میرا تیری گلی میں!
(حسرتؔ حیدر آبادی)

بیخودی و بیہوشی تو اکثر بیماریوں اور صدمات میں بھی ہو جاتی ہے، پھر تجلیِ ذاتی یا فنا کو اس سے امتیاز کیا ہے؟ بات یہ ہے کہ بیہوشی میں جہل و غفلت رہتی ہے، یہاں سراپا علم و معرفت ہے۔ وہ ظلمت ہے، یہ نور ہے۔ وہ رنج ہے، یہ راحت ہے۔ وہ تکلیف ہے، یہ لذت ہے۔

لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں!
گم شدن در گم شدن آیینِ من است نیستی در نیستی کیشِ من است

تو حق ہے۔ تیرے سوا جو کچھ ہے باطل ہے۔ اَلا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ۔ جو نسبت حق و باطل میں ہے وہ باہم باطلوں میں کہاں؟ الفاظ انہیں معانی کے لئے موزوں ہیں جو محسوس بحواس ظاہری یا باطنی ہیں یا کسی قسم کا ادراک ان کو احاطہ کرتا ہے۔ تو محیط ہے، محاط ہونے سے پاک ہے: لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ۔
کمندِ فکرِ سلیم تیری عظمت کے کنگرے تک پہنچنے سے کوتاہ ہے، اور سمندِ عقلِ سقیم میدانِ تحقیق میں گمراہ ہے۔ مَا عَرَفْنَاكَ حَقَّ مَعْرِفَتِكَ۔ دریائے حقیقت میں کسی کا بیڑا پار نہیں لگتا؛ یہاں ڈوب کر پاش پاش ہونا ہی تیرنا ہے، یہاں تلاش میں کھو جانا ہی پانا ہے۔

جستجو میں ان کی ہم خود کھو گئے چاہتے کیا تھے مگر کیا ہو گئے!

یہی اَلْعَجْزُ عَنْ دَرْكِ الْإِدْرَاكِ إِدْرَاكٌ ہے۔ پھر بھی میں کیسے سمجھوں؟ تو کیونکر؟ ڈھونڈوں تو کدھر؟ تو زماں سے پاک ہے، مکان سے پاک ہے، نہ تیرا کوئی شبیہ ہے، نہ مثل ہے، نہ نظیر ہے۔

صناع و ساعت

۴۷
کیا بجا ہے؟ سب گھنٹے بج گئے ہیں، شاید بارہ بجے ہیں۔ جی ہاں۔ ذرا دینا آپ کی گھڑی دیکھوں، کیسی ہے؟ کس کارخانہ کی ہے؟ ہیبڈوماس پیٹنٹ ہشت روزہ گھڑی ہی کو پسند کرتا ہوں۔ جمعہ کی نماز کو جاتے ہوئے کونجی دے دی اور بے فکر! متمدن فرنگی بھی مادی کاموں میں عفریت من الجن سے کم نہیں۔ کیا اچھی گھڑی ہے! آئینہ کیا صاف ہے! کیا عمدہ کیس ہے! کیا نفیس ڈائیل ہے! گھنٹے کی سوئی ہے، منٹ کی سوئی ہے؛ سیکنڈ کی سوئی کے عوض کسی عاشقِ ناشاد کی طرح سینہ چاک، دلِ پُر اضطراب ہے! گھڑی کے اجزاء کیا درست و نظامِ ترتیب عمدہ کہ کونجی دے دی اور تمام پرزے کام پر لگ گئے۔ کوئی پرزہ بیکار نہیں۔ کمانی اور چکر تو کیا، کتہ بھی بیکار نہیں ہے۔ کیا خلاقِ عالم، عالم سے ایسی ہی نسبت رکھتا ہے؟ لا الٰہ الا اللہ! کاریگر کا صرف اتنا کام ہے کہ دھات اور فلزات کے ٹکڑوں کو لے کر پگھلا کر ڈھال کر یا پیٹ پاٹ کر ریت رات کر ترتیبِ خاص سے اس کو جوڑے۔ ذرا وہ فلز کے ایک ذرے کو تو پیدا کر لے! پھر گھڑی اپنے بننے تک صناع کی محتاج تھی، مگر اب وہ محتاج کہاں؟ گھڑی ساز مر بھی جائے تو وہ باقی رہے گی۔ یہاں ہر آن

۴۸
امدادِ وجود ہے، ہر لحظہ احتیاج ہے۔ ایک لمحہ قیومِ حی کی توجہ نہ رہے تو عالم کہاں اور اُس کی نمائش کدھر؟

عنکبوت و نسج العنکبوت

ذرا اس مکڑی کے جالے کو دیکھنا، کیا باوقار منظم طریقہ پر بنا ہے؟ کیا باریک نازک تار ہے! ایک بال کے ہزارویں بلکہ لاکھویں حصے سے بھی کم ہے۔ باوجود اتنے مہین ہونے کے مکھیوں، پتنگوں کے پکڑنے میں کام دیتا ہے۔ یہ کس چیز سے بنا ہے؟ مکڑی کے جسم سے ایک لیسدار لعاب نکلتا ہے، اس سے بنا ہے۔ کیا عالم بھی اسی طرح بنا ہے؟ خدائے تعالیٰ نے اپنے میں سے کوئی چیز نکال کر بنایا ہے؟ استغفر اللہ العظیم! مکڑی مر جاتی ہے اور اس کا جالا اس کے بغیر باقی رہتا ہے، مگر یہاں اگر ایک آن امدادِ وجود موقوف ہو جائے تو عالم درہم برہم ہو جائے۔ نہ تم رہیں نہ ہم، نہ زمین رہے نہ آسمان۔ ایک ہو کا سماں رہ جائے۔ سارا عیاں نہاں ہو جائے، موجود مفقود ہو جائے، عالم عدم ہو جائے۔

تخم و درخت

زمین میں تخم کو بوتے ہیں۔ بیچارہ چند روز زمین کی تاریکی، پانی کی تری، آفتاب کی گرمی پر صبر کرتا ہے؛ پھر اپنے پوست کے برقعے کو پھاڑتا ہے اور کونپل بن کر سر نکالتا ہے۔ بڑھتا بڑھتا زمین میں سے باہر نکل آتا ہے۔

۴۹
پھر پتے نکلتے ہیں، شاخیں پھوٹتی ہیں، پھر بڑھتا ہے اور بڑھتا ہے اور پورا درخت بن کر راہ رو کو سایہ، کھانے والوں کو پھل، سونگھنے والوں کو پھول، بیمار کو جڑیں چھال وغیرہ، قسم قسم کے طالبوں کو انواع و اصناف کا فائدہ دیتا ہے۔ سوکھ جاتا ہے تو لکڑی بن جاتا ہے؛ گھروں کے لئے تیر، شہتیر، کھڑکیاں، دروازے؛ فرنیچر کے لئے میز، کرسیاں، تخت، چوکیاں—بانجملہ ہر طرح سے کام دیتا ہے۔
ذرا تخم و درخت پر غور کرو: درخت میں جتنی چیزیں ہیں، ان میں سے کیا چیز تخم میں نہ تھی؟ درخت میں تفصیلاً ہیں، تخم میں اجمالاً تھیں۔ پہلے نہاں تھیں، اب عیاں ہو گئی ہیں۔ ذرا یہ بھی تو بولو کیا جڑیں تنہ ہیں؟ یا پتے، ڈالیاں، یا پھل پھول؟ کیا پھل کا کام پھول سے لے سکتے ہیں؟ یا جڑ کا کام پتے سے؟ یہ کیا حماقت ہے! بڑی ہی بدتمیزی ہوگی اگر کوئی آم کو املی سمجھے، یا کچلے کو جدوار! کوئی کچلے کو جدوار کہہ کر کھا تو لے، پھر اس کا مزا چکھے!
اسی طرح گو وجود بسیط ہے، ایک ہے، مگر وہی ہر ہر ذرۂ عالم میں جلوہ گر ہے۔ باطن ہی ظاہر ہو گیا ہے، واحد ہی کثیر بن گیا ہے۔ تفصیل کا مرجع اجمال ہی ہے، کثرت کا منبع وحدت ہی ہے۔ مگر نہ وحدت کثرت کے

۵۰ نہ کثرت وحدت سے
توہم ہے توہم ہے، نہ قلت ہے نہ کثرت تعین میں پرتو وحدت ہے وہیں یہ تیری کمی
(حسرتؔ حیدر آبادی)

مگر اس مثال پر کوئی غور کرے: پانی، حرارتِ شمس، مٹی، کوئلے کی ہوا، کاربونک ایسڈ گیس جس کو انسان نفس سے خارج کرتا ہے، وہی درخت کی غذا بن کر اس کو بڑھاتے ہیں، نشو و نما دیتے ہیں۔ یہاں وجود کے سوا ہے کیا جو آ کر ملے اور عالم بنے؟ درخت میں تخم کا استحالہ ہو گیا ہے۔ اب تخم کہاں ہے؟ وہ تو بے نشان ہو گیا! نعوذ باللہ، استغفر اللہ! کیا خدا عالم بن کر نیست و نابود ہو گیا ہے؟ یا بے پتہ ہو گیا ہے؟ وہ الآن كما كان ہے۔ وہاں نیستی کو راہ نہیں، استحالے کو گزر نہیں، عدم کو قدم نہیں۔

تو جزوی و حق کل است گر رو بہ چند اندیشۂ کل پیشہ کنی کل باشی
(علیہ الرحمۃ)
جزو و کل

میں کل ہوں، اعضاء میرے اجزاء ہیں؛ آنکھ، ناک، کان، ہاتھ، پاؤں—کون سا جزو ہے جو مجھ سے جدا ہے؟ کوئی نہیں۔ اعلیٰ بھی میرا ہے، اسفل بھی میرا ہے۔ آنکھ کان دوسرے اعضاء سے افضل ہیں، دل و دماغ جگر و معدہ بقیہ اعضائے اندرونی کے رئیس ہیں۔ یہ اضافی فضیلت یا مفضولیت مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہے؟

۵۱
نہ میں کسی افضلیت سے افضل ہوں، نہ مفضولیت سے مفضول؛ میرا فضل ذاتی ہے نہ کہ اضافی۔ سب میں میں ہوں اور سب سے جدا ہوں۔ مگر کوئی یوں کہے: کیا انتفائے جزو سے انتفائے کل لازم نہیں آتا؟ اگر یہاں تو علویات و سفلیات نیست و نابود ہو جائیں، فنا میں روپوش ہو جائیں، اس سے ذاتِ کاملہ حقہ کی ازلیت و ابدیت پر ذرا اثر نہیں پڑتا۔ اس کا کمال لایزال ہے۔ وہ الآن كما كان ہے۔

کلّی و جزئی

انسان مثلاً کلّی ہے، اور زید و عمرو و بکر اس کے جزئیات ہیں؛ عورت، مرد اصناف ہیں۔ اب ذرا بولو: انسان عورت ہے یا مرد؟ عورت ہونا، مرد ہونا، کوئی بھی انسان ہونے میں داخل نہیں۔ قوامِ حقیقتِ انسان میں نہ عورت ہونا داخل ہے نہ مرد ہونا، باوجودیکہ عورت یا مرد انسان ہی ہے۔ انسان نسل کے لحاظ سے حامی، سامی، یافثی ہے؛ اقلیم کے لحاظ سے ایشیائی، یورپی، افریقی، امریکی ہے؛ مذہب کے اعتبار سے مسلمان، نصرانی، یہودی، بدھسٹ، ہندو، مجوسی ہے۔ غرض کہ کلّ ہزارہا قیود میں پایا جاتا ہے، وہ خود بنفسہٖ ان قیود سے آزاد ہے۔
اسی طرح عالم میں تمام جلوے وجود ہی کے ہیں، مگر وہ خود ان تعینات

۵۲
پاک ہے۔ وہ آزادی و اطلاق پر ہے، وہ اپنی صرافتِ ذاتی و بحوتِ اصلی پر ہے۔ متغیر نہیں ہوا، تبدل کو اس کے ساحت تک رسائی نہیں۔ احتیاج اس کے آستان تک پہنچ نہیں سکتی۔
مگر اس مثال پر تامل کرو: کلّی اپنی جزئیات کی طرف کیا محتاج نہیں؟ کیا احتیاج شانِ امکان نہیں؟ کیوں نہیں؟ مَا لَمْ يَتَشَخَّصْ لَمْ يُوجَدْ؛ جب تک کوئی مبہم و مطلق شئے نہیں پائی جاتی متعین ہوتی ہے تو لباسِ وجود میں نمودار ہوتی ہے۔
یہاں وجودِ حقیقی، ذاتِ سامی صفات، چیز ہی حقیقی ہے، بالذات موجود ہے، اس کے سوا جو ہے بے بود ہے۔ دوسروں کی موجودیت اس سے ہے۔ وجودِ حقیقی اپنے وجود میں جو اس کا ذاتی بلکہ جو ذات ہے، دوسروں کا محتاج نہیں؛ اگر وجودِ حقیقی کلّی اور موجودات اس کے جزئیات ہوں، تو وجود کا دوسروں کی طرف یعنے تشخص و تعین کی طرف احتیاج لازم آتی ہے۔ تَعَالَى اللَّهُ عَنْ ذَلِكَ!

یہ سب روپ تیرے تو ہر روپ میں ہے تو ہر رنگ میں ہے، سب سے جدا ہے
(حسرتؔ حیدر آبادی)
ہیولیٰ و صورت

ہیولیٰ اور مادے کی کرشمہ سازی و عجائب طرازی تو دیکھو: جھاڑ وہ، پہاڑ وہ، حیوان وہ، انسان وہ؛ کہیں کالا ہے اور کہیں گورا ہے، کہیں چھوٹا ہے کہیں بڑا ہے، کہیں عجز و مسکنت ہے اور

۵۳
کہیں جلالت و ابہت ہے۔ مرد بن کر شجاعت و قوت، عورت بن کر حسن و نزاکت؛ کہیں عابدِ خوش آئین، کہیں زاہدِ پرگیں، کہیں رندِ سبوکش، کہیں ساقیِ مادہوش! لاکھوں کایاں، لاکھوں شکلیں بدلیں، لاکھوں شکلوں میں اب ہے، لاکھوں شکلیں بدلے گا، مگر پھر بھی جوں کا توں ہے؛ جو پہلے تھا وہ اب بھی ہے۔ اسی طرح وجودِ حقیقی ہیولائے کل ہے، مادۂ اولیٰ علویات و سفلیات ہے، تمام مواد کی اصل ہے۔
مگر کوئی اس مثال پر غور کرے: ہیولیٰ حکماءِ قدیم کے پاس بالقوہ ہی بالقوہ ہے، اس کو فعلیت کی بو تک نہیں پہنچتی؛ صورت اس کے وجود کی علت ہے۔ پس خدائے تعالیٰ اور معلولیت؟! استغفر اللہ، استغفر اللہ! اسے معلول یا علت العلل کہنا بھی غلط ہے؛ علیت اسی پر منحصر ہے، دوسرا کون علت ہو سکتا ہے؟ جو کچھ ہے اسی کا ہے۔ افلاس امکان کا خاصہ ہے، ناداری بندگی کا لازمہ ہے۔ حکماءِ جدید کے پاس مادے کے خواص یہ ہیں: تحیز (جگہ گھیرنا)، مساسیت (مسام و سوراخ دار ہونا)، وزن، انقسام (تقسیم قبول کرنا)، استمرار (ایک حال پر رہنا: ساکن تو ہمیشہ ساکن جب تک کوئی اسے متحرک نہ کرے، متحرک تو ہمیشہ متحرک جب تک کوئی اسے ساکن نہ کرے)۔ یہ بے ارادہ، یہ متاثر و منفعل ہونے والا مادہ عاجز ہے، عاجز مردہ ہے۔

مردہ جاہل ہے۔ جاہل پر یہ مردہ پرستی کب تک؟ جو تمہارے زیرِ اثر ہوا وہ تمہارا بندہ ہے۔ اپنے بندے کو اپنا خدا سمجھتے ہو! کیا دوں ہمت ہو؟ کیا پست خیال ہو؟ خدائے تعالیٰ کی طرف انفعال کی نسبت کرنے سے تمہیں کچھ انفعال نہیں ہوتا؟ توبہ توبہ! اس علم سے جہالت بہتر، اس حکمت سے سفاہت خوشتر!

پنبہ و جامه

کپڑا کس سے بنتا ہے؟ روئی سے، یا اون و ریشم سے۔ قبا، عمامہ، کرتہ، پائجامہ، شیروانی، قمیص، ویسٹ کوٹ، پتلون کس کے ظہور ہیں؟ روئی کے! چولی، کرتہ، دوپٹہ، ساڑی، قمیص، جاکٹ، فراک کس کی نمائشیں ہیں؟ وہی روئی یا ریشم کی! کیا شیروانی مستقل وجود رکھتی ہے؟ نہیں! شیروانی کی ہیئت کس میں ہے؟ روئی میں۔ روئی کہاں ہے؟ شیروانی میں۔ کیا شیروانی روئی ہے؟ یا روئی شیروانی؟ نہیں، کوئی نہیں۔ روئی میں مختلف صورتوں میں ظہور کرنے کی صلاحیت ہے۔ شیروانی ان میں سے ایک ظہور ہے۔
مولانا صاحب کے روبرو کوٹ پتلون آتے ہیں، تو مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ منشور فرما کر کس طرح دور دور رہتے ہیں! اسی طرح کسی مصنوعی مسٹر کے نزدیک ذرا عمامہ تو لاؤ، دیکھیں اولڈ فیشن یا پرانے ملاؤں کا درس کہہ کر

۵۵
کیسے فرمائشی قہقہے لگاتا ہے! ان میں سے کسی ایک کی طرف ساڑھی چولی تو بڑھاؤ، کیا کوئی پہننے کے لئے تیار ہوگا؟ ہرگز نہیں۔ باوجودیکہ یہ سب روئی ہی کے تعینات ہیں اور اسی کی نمائشیں ہیں۔ اسی طرح وجود میں مختلف صورتیں نمودار ہونے کی استعداد تھی، عالم اس میں سے ایک ہے، یہ رنگا رنگی اسی کے ظہور کی ہے۔ مگر اس مثال میں غور کرو: روئی میں کرتے کی صورت، شیروانی کی ہیئت کا حلول ہے۔ کپڑے کے دو ٹکڑے کر دو، روئی کے بھی دو حصے ہو گئے؛ یعنے انقسامِ حال سے انقسامِ محل لازم آتا ہے۔ یہاں شروۂ ہزار عالم ہر آن، ہر لمحہ کتمِ عدم سے منصۂ وجود پر ظہور کرتے ہیں، پھر ظہور سے بطون کی طرف رجوع کرتے ہیں، مگر حقیقتِ حقہ کا دامنِ کمال وصمۂ زوال اور داغِ تغیر سے پاک ہے۔ سُبْحَانَ اللَّهِ عَمَّا يَصِفُونَ!

ز دریا موجِ گوناگوں برآمد ز بے چونی بہ رنگِ چوں برآمد
(علیہ الرحمۃ)
موج و دریا

موجیں دریا پر قائم ہیں اور اس کی محتاج؛ اگر دریا نہ ہو تو موج بے بود! دریا سے موجیں اٹھتی ہیں؛ کوئی چھوٹی ہوتی ہے، کوئی بڑی۔ بڑی موج چھوٹی موج کو نگل جاتی ہے، کشتیوں کو پارہ پارہ کر دیتی ہے، کوہ پیکر جہازوں کے سامنے سدِّ سکندری بن کر کھڑی ہوتی ہے۔ یہ موجیں کہاں تھیں؟ دریا میں۔ پھر کہاں چلی جاتی ہیں؟

۵۶
دریا میں! کیا موجوں کے حدوث سے دریا کا حدوث لازم آتا ہے؟ نہیں، موجوں میں تغیر و تبدل ہوتا ہے، دریا جوں کا توں ہے۔ موج لاکھ سر اٹھا کر ادعائے وجود کرے، مگر وہ پا بر ہوا ہے اور اس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ کہاں وجود بالذات، کہاں وجود بالغیر! اسی طرح عالم اور عالم میں جو کچھ ہے سب وجود کا نمونہ ہے۔ ظہورِ عالم حادث ہے، وجودِ حق قدیم۔ عالم وجودِ حقیقی کا محتاج ہے اور وجودِ حقہ محتاجٌ الیہ۔ یہ مثل بھی ذاتِ حق پر من کل الوجوہ منطبق نہیں۔ دریا کلّ ہے، موج جزو؛ انتفائے جزو سے انتفائے کلّ لازم آتا ہے۔ ہوا جو غیرِ دریا ہے مل کر موج نمودار ہوتی ہے، برودت سے برف ہوتی ہے۔ یہاں وجودِ حقیقی کے سوا کیا شئے ہے جو آ کر ملے؟ وحدَہٗ لا شَرِیکَ لَہٗ!

مرآت و عکس و شخص
مرآتِ حقائق ہے یہ دنیا مرے آگے ہر ایک میں ہے یار کا جلوہ مرے آگے
نیرنگیِ اشکال ہے نیرنگِ مرآیا سو رنگ میں ہے ایک ہی جلوہ مرے آگے
(حسرتؔ حیدر آبادی)

آئینۂ اعیان و مرآتِ حقائق میں وجودِ حقیقی کی جلوہ گری ہے۔ آئینہ خانہ میں جاؤ تو تم کو ایک عجیب تماشا نظر آئے گا: یا تو تم ایک تھے، یا جتنے آئینے ہیں اتنے ہی تم ہو گئے ہو۔ پھر کہیں بڑے آئینے میں بڑے، چھوٹے میں چھوٹے، صاف میں صاف

۵۷
دھندلے میں دھندلے! لافنگ گیلری یعنے ہنسی کے کمرہ میں تو اس سے بھی زیادہ عجب تماشا ہوتا ہے: کہیں پست قد، بزرگ شکم؛ کہیں دراز قامت، لاغر اندام؛ کہیں سر نیچے، ٹانگیں اوپر؛ کہیں کچھ، کہیں کچھ۔ اس کو بھی چھوڑو، مراد آبادی اگالدان لو اور اس کو بھی کبھی سیدھا رکھو، کبھی ترچھا۔ وہ لافنگ گیلری سے کیا کم ہے؟ میں خود کو دیکھتا ہوں اور خود ہی پر ہنستا ہوں: واہ رے میں! جیویں شکلیں بدلتا ہوں اور پھر جوں کا توں ہی ہوں۔ یہ نیرنگیاں جب ہی تک ہیں کہ تم آئینے کے مقابل ہو۔ سامنے سے ہٹ جاؤ تو پھر نہ یہ خیالی کثرت ہے، نہ ظہور کی جدت۔ اگر آئینے کو وجود سمجھو اور شخص کو عین، تو آئینہ بالذات مرئی ہے، وہ شہود سے بری ہے، آنکھوں سے بچتی ہے۔ واہ رے آئینے! تیری صفائی! دوسرے کو دکھا دیا اور خود چھپ گیا، گویا آئینہ نظر نہ آئے گا؟ اگر تھوڑی کوشش کرو اور صورتوں کو نہ دیکھو، آخر میں ہار مان لیں گے، عجز کا اعتراف کر لیں گے۔ مگر کوئی سچ کہے: آئینہ تو شخص کا غیر ہے، یہاں وجود کا غیر کیا ہے جو مرآت بنے؟ خود ہی شخص ہے، خود ہی عکس ہے۔ پھر نہ آئینہ شخص ہے، نہ شخص عکس ہے، نہ اس کا بالعکس ہے۔

وحدت میں تیری ما و من کا اس کے آئینہ کیا مجال وہ صورت دکھا سکے!
(حسرتؔ)

۵۸
ادراک میں شہبازِ بلند پروازِ فکرِ سلیم پر و بال شکستہ ہے، اور تیری معرفت کے سنگستان میں توسنِ عقلِ قدیم سکندری خوردہ! تجھے کوئی نہیں جانتا، تو پھر میں کس کو مانتا ہوں؟ تو پوشیدہ ہے تو تجھ کو کس نے چھپایا؟ تو عیاں ہے تو پھر کہاں ہے؟ اگر تو عرش پر ہے تو بال و پر دے کہ اڑ کر تجھ تک پہنچوں؛ اگر تو قریب ہے تو آنکھ دے کہ تجھے دیکھ سکوں؛ اگر تو میرے دل میں ہے تو برقی رو بنا دے کہ اپنے آپ میں گھسوں اور تجھے پاؤں! اگر تو نہیں مل سکتا تو پھر یہ فطرتِ طلب کیوں؟ اگر خدا کا بندے سے ملنے کا قاعدہ نہیں تو میں اپنے سے بیزار ہوں، مرنے کو تیار ہوں۔ مگر میں جلوں گا تو میرا دھواں عرش تک پہنچے گا، خاک ہو جاؤں گا تو بگولہ بن کر اڑوں گا اور تیرے دامن تک پہنچوں گا۔ مجھے صفحۂ ہستیِ وہمی سے محو و حَق کر دے؛ مجھے نیست و نابود کر دے؛ نہ میں رہوں نہ یہ آفت ہو! میں اسی میں شاد ہوں کہ میں مردہ رہوں، میرا مقصود زندہ رہے؛ میں نابود رہوں، میرا محبوب موجود رہے۔
ٹوٹے طلسمِ وہمِ مرا آئینۂ دل
(حسرتؔ حیدر آبادی)

۵۹ فانی کا فنا ہی ہونا اولیٰ
باقی کی بقا ہے سب سے اعلیٰ حضرت حیدر آبادی
پیوند خاک ہو گا، نقش قدم بنے گا حسرتؔ یہ جان ہی کر آیا تری گلی میں
حضرت حیدر آبادی
لطائف

بزرگانِ دین کے اقوال میں قلب، نفس، روح، سرّ، خفی، اخفیٰ کے الفاظ بکثرت مستعمل اور اس قدر مختلف معانی میں مستعمل ہوتے ہیں کہ تعینِ معنی مشکل، اور ان کے مقام بتانے میں بھی کچھ کم اختلاف نہیں۔
حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی کے قول کے مطابق:
قلب: پستانِ چپ کے دو انگشت نیچے۔ تجلیاتِ افعالیہ اس سے متعلق ہیں، آدم علیہ السلام کے زیرِ قدم ہے۔ جس کا قلب ذاکر ہو وہ آدمی المشرب کہلاتا ہے۔ قلب کا نور زرد رنگ کا ہے۔
روح: پستانِ راست کے دو انگشت نیچے۔ متعلق صفاتِ ثبوتیہ، تحتِ قدم ابراہیم علیہ السلام ہے۔ رنگِ نور سرخ ہے۔
سرّ: قلب سے دو انگشت اوپر مائل بجانبِ وسط۔ متعلق تجلیاتِ شئونِ ذاتیہ، رنگِ نور سفید، تحتِ قدم موسیٰ علیہ السلام۔
خفی: روح سے دو انگشت اوپر مائل بجانبِ وسط۔ متعلق صفاتِ ربانیہ، رنگِ نور سیاہ، تحتِ قدم عیسیٰ علیہ السلام۔

اخفیٰ: سر در معلیٰ شان جامع بین الوہیت، رنگِ نور سبز، تحتِ قدم محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ والہ و صحبہ وسلم۔
نفس ان سب لطائف کی مجموعی حالت کا نام ہے۔ حضرت سید آدم بنوری کے اقوال کے مطابق قلب کی جگہ وہی ہے جو دل کی ہے، اس کے نور کا رنگ سرخ ہے۔ روح اس کا محل جگر ہے یعنے جانبِ راست، رنگِ نورِ روح سپید ہے۔ نفس خاکستر گوں بمقامِ ناف، خفی بمقامِ پیشانی سیاہ رنگ، سرّ یعنے وسطِ سینہ سے ذرا بلند رنگِ سبز، اخفیٰ وسطِ سر امِّ دماغ بے رنگ۔
حجت الاسلام غزالی کے قول کا حاصل یہ معلوم ہوتا ہے کہ دل یا قلب سے قوتِ غضبی متعلق ہے، اس کو نفسِ سبعی کہتے ہیں۔ اس سے روحِ حیوانی متعلق ہے، شرائین اس سے روح حاصل کرتے ہیں جو محلِ حیاتِ ظاہری ہے۔ کبد یا جگر یا کلیجہ سے قوتِ شہوی متعلق ہے، اس کو لطیفۂ نفس اور نفسِ بہیمی کہتے ہیں؛ اس سے بذریعہ ارادہ تمام میں خون تقسیم ہوتا ہے۔ دماغ: اس سے قوتِ تعقل متعلق ہے، اس کو لطیفۂ روح اور نفسِ ملکی کہتے ہیں؛ اعصاب اس سے مل کر تمام جسم میں پھیلتے ہیں جس سے حس و ادراک ہوتا ہے۔

۶۲
انسان کا فرض ہے کہ ہر ایک قوت کو تحتِ قہرمانِ شرع میں رکھے۔ نہ آگے بڑھنے دے نہ پیچھے ہٹنے دے۔ قوتِ قلبی کی زیادت سے تہوّر پیدا ہوتا ہے، کمی سے جبن و بزدلی کم ہمتی بے حیائی۔ اعتدال سے شجاعت عزت ہمت غلبہ جوئی پیدا ہوتی ہے۔
قوتِ شہوی کی زیادتی سے شرہ حرص عیش پرستی تن آسانی پیدا ہوتی ہے، کمی سے خمود و جمود، اعتدال سے عفت پاکدامنی پیدا ہوتی ہے۔ قوتِ عقلی کی زیادتی سے گریز مکاری فریب پیدا ہوتا ہے، کمی سے بَلاہت بے وقوفی جہل، اعتدال سے حکمت حسنِ سیاست کمالِ تدبر ہوتا ہے۔
جب قوتیں تحتِ قہرمانِ شرع ہو جاتی اور شرع نے ان کو حصہ دیا ہے اس پر راضی ہو جاتی ہیں تو گویا وہ فنا ہو گئیں۔ ان کا وجود بالذات مستقل نہ رہا بلکہ تحت الشرع و بالشرع رہا۔ جب یہ کام کرتی ہیں تو ایک نیا ہی رنگ لیتی ہیں اور ہر ایک قوت ایک جدا نام سے موسوم ہوتی ہے۔ قلب یا غضب سرّ بن جاتا ہے، نفس یا شہوت خفی بن جاتا ہے، عقل و ادراک اخفیٰ محلِ عرفاں۔ غرض کہ ہزار شکلیں بدلیں مختلف رنگ بدلے مگر ہے وہی غضب و شہوت و عقل، البتہ پہلے سے زیادہ لطیف ہو گئے ہیں۔ پہلے لوگوں کو غارت کرتے تھے اب دوسروں پر اثر ڈالتے ہیں توجہ کرتے ہیں۔ پہلے زنا کاری تھی اب حسن پرستی ہے، پہلے لوگوں کے گھروں میں گھستے تھے اب دلوں میں گھستے ہیں اور

۶۳
خطرات پر اشراف حاصل کرتے ہیں، پہلے واہیات دریافت کئے جاتے تھے۔ اب عقل مہذب ہو گئی ہے تو حقائقِ اشیاء و نسب و اضافات سے بحث ہے۔
لطائفِ بارزہ کا کمال یہ تھا کہ وہ تحتِ قہرمانِ شرع کر دیے جاتے تھے۔ اب انا کا کمال یہ ہے کہ جاری کر دیے جائیں؛ وہاں اصلاح سے ذات الگ رکھی جاتی تھی، یہاں باللہ، للہ، فی اللہ، الی اللہ، مع اللہ کر دی جائے۔ لطائفِ ستہ کی سواری کرو گے تو انسان سے انسانِ کامل ہو گے، تمہارا نفس نفسِ مطمئنہ ہو جائے گا۔
حضرت مولانا شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی کے اقوال سے ظاہر ہے کہ انسان روحِ مجرد اور مادے کے مجموعے کا نام ہے۔ جسم کی خواہشات و اقتضاءات قوی ہوتے ہیں تو نفس کہلاتا ہے، روح و نفس دونوں کے اقتضاءات برابر ہوتے ہیں تو قلب، روح اپنے مقتضیات میں قوی رہتی ہے تو روح کے نام سے موسوم ہوتی ہے۔ روح ذکر و یادِ الٰہی میں دو جہاں سے التفات توڑ کر اور سب سے منہ موڑ کر ذاتِ حقہ کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے تو یہ سرّ ہے۔ اس کی یاد میں خود اپنی طرف تک التفات نہیں کرتی تو یہ خفی ہے۔ اور اگر ذاکر و ذکر دونوں درمیان سے اٹھ جائیں اور مذکور ہی مذکور رہ جائے تو یہ اخفیٰ ہے۔

رباعیات مولانا جامی علیہ الرحمۃ
۶۴ اے دل بہ طلب کمال در مدرسہ چند
تکمیل اصول و حکمت و هندسہ چند ہر فکر کہ جز ذکر خدا وسوسہ است
شرمے ز خدا بدار و ایں وسوسہ چند
(جامی علیہ الرحمہ)
یا رب برہانیم ز حرمان چہ شود دلبستہ دہیم بہ کوئے عرفان چہ شود
بس گبر کہ از کرم مسلماں کردی یک گبر دگر کنی مسلماں چہ شود
(جامی علیہ الرحمہ)
ز آمیزش جان و تن توئی مقصودم در مردن و زیستن توئی مقصودم
تو دیر پزی کہ من برفتم ز میان گر من گویم ز من توئی مقصودم
(جامی علیہ الرحمہ)
اے در تو نہاں ہا و عیاں ہا ہمہ پیچ پندار و یقیں ہا و گماں ہا ہمہ پیچ
از ذات تو مطلقاً نشان نتواں داد کآنجا کہ توئی بود نشاں ہا ہمہ پیچ
(جامی علیہ الرحمہ)

تمت المعارف حصہ اول
مورخہ ۲ شوال ۱۳۴۴ ہجری

فہرست تصنیفات

مولانا محمد عبد القدیر صاحب صدیقی وظیفہ یاب صدر شعبۂ دینیات جامعہ عثمانیہ
الدین (بزبان عربی): اس میں چار کتابیں ہیں: کتاب العلم اصول حدیث، کتاب الایمان عقائد، کتاب الاسلام نماز روزہ حج زکوٰۃ، مذہب احناف کا ماخذ کلام اللہ اور حدیث صحیح، کتاب الاحسان تصوف و سلوک کا ماخذ قرآن و حدیث سے۔ یہ کتاب دو قسم کے کاغذوں پر چھپی ہے: فسٹ پیپر پونڈی کی قیمت (۴ روپے) اور کھرے کاغذ کی قیمت (۲ روپے)۔
زبدۃ الکون (بزبان اردو): مختصر مگر جامع تصوف کا رسالہ۔ قیمت (۱ روپیہ)
الجلسین (بزبان عربی): حضرت شاہ ولی اللہ مرحوم بروایت مولانا ممدوح۔ قیمت (۱ روپیہ)
حلوائے اطفال (بزبان اردو): بچوں کے لئے مذہبی اخلاقی نظم۔ قیمت (۱ روپیہ)
جامع الحقائق عرف تحفۂ فقیر (بزبان اردو): تصوف و ویدانت کا خلاصہ دلکش نظم میں۔ قیمت (۲ روپے)
نغمۂ عرفان: اردو غزلوں کا مجموعہ، پوری کتاب معارف سے پُر ہے۔ قیمت درجۂ اول (۱۰ روپے) اور دوم (۸ روپے)
نغمۂ محبت: یعنے نعتیہ اشعار کا بہترین مجموعہ۔ قیمت درجۂ اول (۴ روپے) اور دوم (۳ روپے)
زفرات الاشواق: دیوان عربی معہ کلام فارسی۔ قیمت درجۂ اول (۵ روپے) اور دوم (۴ روپے)
معیار الکلام: علم مناظرہ، اصول حدیث، اصول شہادت اسلام، اصول قانون شہادت، اصول تاویل، اصول فقہ و کلیات اصول قانون متعلقہ قدیم و جدید طریقۂ علمی پر ترتیب دئے گئے ہیں۔ اس جامعیت اور اس ترتیب کی کتاب اب تک تصنیف نہیں کی گئی تھی۔ قیمت (۳ روپے)

اعجاز القرآن: وجوہِ اعجازِ قرآن و تفسیرِ سورۂ کوثر پر مولانا کا جامعہ عثمانیہ کی طرف سے ولولہ انگیز لکچر۔ قیمت (۲ روپے)
التعليم بالطبع (زبان عربی): یہ رسالہ ڈائریکٹ میتھڈ یا برلٹز طریقہ کے اصول پر مبنی ہے، اس کی بدولت کمسن بچہ بھی بہت جلد عربی بولنے لگتا ہے۔ قیمت (۴ آنے / ۱ روپیہ)
المعارف (حصہ اول): تصوف و فلسفہ پر مولانا کے مقالات و ارشادات کا مجموعہ۔ قیمت (۳ روپے)؛ حصہ دوم زیرِ طبع ہے۔
فصوص الحکم (مع ترجمہ و شرح): حضرت شیخ محی الدین ابن العربی کی مشہور و معروف تصنیف ہے، فصوص الحکم کا بے نظیر اردو ترجمہ و شرح جس میں تمام دقیق و اہم مسالک فاضلانہ پیرایہ میں حل کیا گیا ہے۔ زیرِ طبع
ملنے کے پتے:
(۱) حسین شجاع الدین صدیقی، محلہ رکاب گنج، مکان نمبر (۴۴۲)
(۲) مکتبۂ ابراہیمیہ، عابد روڈ، حیدر آباد دکن
(۳) سید عبد القادر صاحب، تاجر کتب، چار مینار، حیدر آباد دکن
(۴) مولوی ریاست علی صاحب، شمس الاسلام پریس، چھتہ بازار، حیدر آباد دکن
المشہر:
محمد مظہر الدین صدیقی قادری، متوطن پربھنی