انْظُرْ إِلَى مَا قَالَ وَلَا تَنظُرْ إِلَى مَنْ قَالَ
باہتمام
محمد عباس علمبردار صدیقی
ناشرین
حسرت اکیڈمی پبلکیشنز
صدیق گلشن حیدر آباد
قیمت ( )
نام کتاب : ارشادات صدیقی
نام مصنف : بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرت قدس سرہ
سابق پروفیسر و صدر شعبہ دینیات جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن
فن : اسلامیات
اشاعت : شوال ۱۴۱۴ھ مطابق مارچ ۱۹۹۴ء
سائز : ڈیمائی ۱/۸ صفحات ۹۶
تعداد : ۱۰۰۰
کتابت : شاہد حسین فاروقی
طباعت سرورق : فیمس بلاک چھتہ بازار
طباعت کتاب : اسپیڈ پرنٹرس - سعید آباد حیدرآباد ۔
اہتمام : محمد عباس علمبردار صدیقی
ناشرین : حسرت اکیڈمی پبلکیشنز - بہادر پورہ ، حیدرآباد ۔
ملنے کے پتے : اسٹوڈنٹس بک ہاوز چارمینار حیدر آباد
بک سٹ - چراغ علی لین - حیدرآباد
دفتر حسرت اکیڈمی
صدیق گلشن
۱۹-۱-۸۸۸ بہادر پورہ
حیدر آباد ۵۰۰۲۶۴ - آندھرا پردیش
سلسلہ — موضوع — صفحہ
۱۔ تعارف بحر العلوم — ۴
۲۔ عرض ناشر — ۵
۳۔ حمد — ۶
۴۔ نعت — ۷
۵۔ رباعیات — ۸
۶۔ کلمہ طیبہ — ۹
۷۔ لا الہ الا اللہ — ۱۰
۸۔ لا حول ولا قوۃ الا باللہ — ۲۱
۹۔ واللہ یہدی من یشاء — ۲۴
۱۰۔ الدین یسر — ۳۱
۱۱۔ صلائے عام — ۳۹
۱۲۔ دین فطرت — ۴۶
۱۳۔ اسلامی حکومت — ۵۸
۱۴۔ ابلیس ازم — ۶۹
۱۵۔ شراب خوری — ۷۳
۱۶۔ رشوت خواری — ۷۶
۱۷۔ جوا بازی — ۷۸
۱۸۔ غیبت — ۸۱
۱۹۔ شادی — ۸۳
۲۰۔ بدعت — ۸۶
۲۱۔ مسئلہ عبدیت — ۸۸
۲۲۔ عید المیلاد — ۹۱
شمس المفسرین شیخ المحدثین استاذ العلماء بحرالعلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمۃ اللہ علیہ حیدر آباد دکن کی ایک ایسی عالم شخصیت تھے، جن کو بجا طور پر بحر العلوم اور استاذ العلماء کے لقب سے یاد کیا جاتا ہے ۔ آپ کی ولادت بروز جمعہ ۲۷ رجب ۱۲۸۸ھ (۶ اکتوبر ۱۸۷۱ء) حیدر آباد دکن کے ایک مشہور علمی گھرانے میں ہوئی ۔ آپ نے پنجاب یونیورسٹی سے مولوی فاضل اور منشی فاضل کے امتحانات بدرجہ امتیاز کامیاب فرمائے اور ابتداءً آپ کا تقرر دارالعلوم پر ہوا جو اس زمانے میں حیدر آباد دکن کی بہت مشہور درسگاہ تھی۔ جب عثمانیہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا گیا تو پروفیسر اور صدر شعبہ دینیات مقرر ہوئے۔ بذریعہ شاہی فرمان آپ کی ملازمت کی مدت میں دس سال تک مسلسل توسیع ہوتی رہی ۔
آپ نے قرآن مجید کی مکمل تفسیر لکھی جو تفسیر صدیقی کے نام سے پاکستان سے شائع ہوئی ۔ حیدرآباد دکن میں تفسیر کی طباعت کا کام چل رہا ہے اور انشاءاللہ جلد پایہ تکمیل کو پہنچے گا ۔ ۱۹۶۱ء میں حیدر آباد اکیڈیمی کی جانب سے آپ کا تحقیقی مقالہ مسئلہ عدم نسخ قرآن طبع ہوا جس میں آپ نے ثابت فرمایا ہے کہ قرآن شریف کی کوئی آیت منسوخ نہیں۔ آپ کی تالیف الدین بزبان عربی جامعہ عثمانیہ کے نصاب فقہ میں شامل تھی۔ آپ نے علامہ شیخ اکبر محی الدین ابن عربی کی تصنیف فصوص الحکم کا معرکۃ الآرا تحشیہ و ترجمہ فرمایا جو جامعہ عثمانیہ کے دارالترجمہ سے شائع ہوا اور کافی شہرت رکھتا ہے ۔ تصوف میں آپ کی کئی تصانیف ہیں جن میں حکمت اسلامیہ، المعارف، العرفان، التوحید (بزبان فارسی) اور مکاتیب عرفان شامل ہیں۔
آپ حسرت تخلص فرماتے تھے اور عربی، فارسی، اردو اور ہندی میں شعر کہتے تھے۔ آپ کا مجموعہ کلام کلیات حسرت کے نام سے زیور طبع سے آراستہ ہو چکا ہے ۔ آپ نے ۱۷ شوال ۱۳۸۱ھ (۲۴ مارچ ۱۹۶۲ء) بروز شنبہ بوقت عصر اس دار فانی سے رحلت فرمائی۔
صدیق گلشن حیدر آباد
محمد عباس علمبردار صدیقی
مہتمم حسرت اکیڈیمی و کتب خانہ بحر العلوم
بحر العلوم علامہ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمۃ اللہ علیہ کے مضامین مختلف اوقات میں چھوٹے چھوٹے رسائل اور کتابچوں کی شکل میں طبع ہوتے رہے ۔ حضرت نے جس موضوع پر بھی قلم اٹھایا اس میں وقت کی ضرورت اور مسلمانوں کی اصلاح مقصود خاطر رہی کہ شمع محمدی کے پروانے عقائد صحیحہ پر ڈٹے رہیں اور سنت نبوی کی روشنی سے دور نہ جانے پائیں۔ جہاں آپ کے مضامین توحید، رسالت اور معرفت پر مبنی ہیں تو وہیں روز مرہ زندگی میں نظر آنے والی برائیوں کو بھی شامل کئے ہوئے ہیں جن کا خاتمہ آسان دین اسلام پر قائم رہ کر ہی کیا جاسکتا ہے۔
حضرت کے ان مضامین اور رسائل کو اس کتاب میں ارشادات صدیقی کے نام سے یکجا کیا گیا ہے کہ قارئین کرام کے لئے ان کا محفوظ رکھنا باعث سہولت ہو۔ اگرچیکہ مواضع مختلف ہیں اور ان میں کوئی خاص ترتیب کی بھی چنداں ضرورت نہیں تھی پھر بھی ہمارے برادر طریقت مولوی حافظ خواجہ صفی اللہ صاحب قادری (وظیفہ یاب ایگزیکیوٹیو انجنیر) نے انھیں کچھ اس طرح ترتیب دیا ہے کہ پہلے عقاید پھر دین اسلام کی آسانی اور پھر سماجی برائیوں پر مضامین ہیں ۔ اور آخر میں عید المیلاد ۔ بعض مضامین کے اختتام پر میں نے جگہ پر کرنے کے لئے حضرت کی ہی بعض رباعیات کو شامل کر دیا ہے ۔ ان رباعیات کا مضمون سے متعلق ہونا ضروری نہیں ۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ پڑھنے والے ارشادات صدیقی سے مستفید ہوں ۔ آمین
شوال ۱۴۱۴ھ مطابق مارچ ۱۹۹۴ء
مہتمم
صدیق گلشن - حیدر آباد حسرت اکیڈمی پبلکیشنز
کلمہ طیبہ کے جو معانی سمجھ میں آتے ہیں وہ یہ ہیں :
۱۔ لا الہ - کوئی نہیں معبود ۔ جس میں اگر اللہ بھی شریک ہو تو یقیناً کفر ہے اور الا اللہ ایمان ہے۔
۲۔ لا الہ الا اللہ - الہ خارج میں موجود ہیں اور مستحق عبادت بھی ہیں ۔ یہ کھلا شرک، شرک فی الوجود، شرک فی العبادت ہے، ہرقسم کا شرک ہے، اس کلمہ طیبہ سے شرک کی بیخ کنی کی گئی ہے کہ کوئی الہ مستحق عبادت نہیں - غیر اللہ لفظ بلا مصداق ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود برحق نہیں ۔ اسی کا وجود بالذات ہے ۔ اصلی ہے ، ذاتی ہے ۔ دوسرے تمام ممکنات کا جو مخلوقات کی ہستی بالعرض ہے۔ ذاتی نہیں ۔
۳۔ لا الہ الا اللہ - الہ تو ہیں مگر لائق عبادت نہیں ۔ یہ بھی شرک فی الوجود ہے۔ سوائے اللہ کے خارج میں ، نفس الامر میں ۔ حقیقت میں فی الواقعی کوئی معبود نہیں۔ کوئی خدا نہیں ۔
۴۔ لا الہ الا اللہ - کوئی معبود بالذات موجود تو نہیں مگر معبودیت کی صفات اور وجود ذاتی اور استغنائے بالذات ممکن سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ یہ بھی شرک فی الوجود اور شرک فی الوجوب ہے ۔ شرک اور استغنائے ذاتی ہے ۔ ممکن سے اگر وجوب اور
استغنائے ذاتی ظاہر ہو تو ممکن واجب ہو جائے ۔ بندہ خدا بن جائے۔ تجلیات الہی میں سے وجوب اور استغنائے ذاتی ہی ایسی تجلیات ہیں جو ذات خداوندی سے خاص ہیں۔ استغنا اور استغنائے ذاتی میں فرق نہ کرنا جہالت ہے ۔ استغنائے ذاتی تو بڑی چیز ہے۔ معمولی استغنا بھی کاملین ہی سے ظاہر ہوتا ہے ۔ ہمارے پاس تو کمال احتیاج ہی کمال ہے ۔ اپنی بندگی ہی کو سمجھنا سرمایہ افتخار ہے ۔
اے ذات تو مجمع الکمالات — میں بھی ہوں کمال بے کمالی
ممکن بود امکان کہ ہمہ عجز و نیاز است
سرمایہ دولت چہ سلاطین چہ گدا را
وجود بالذات اور وجود بالعرض ضدان لا يجتمعان ہیں ۔ بالذات کا بالعرض ہونا اور بالعرض کا بالذات ہو جانا اجتماع نقیضین ہے۔ انقلاب ماہیت ہے جو ناممکن ہے۔
۵ - لا الہ الا اللہ — معبود کے معنی محتاج الیہ لیں تو کلمہ کے معنی یہ ہوں گے ۔ کہ اشیاء جو ایک دوسرے کے محتاج ہیں۔ ان میں معبودیت ہے ۔ یہ بھی شرک ہے۔ اللہ جل جلالہ کے سوا بظاہر جو تاثیر قدرت ہوتی ہے وہ بھی اصل میں تاثیر حق ہی ہے ۔ اور حقیقت میں خدا کے سوائے کوئی محتاج الیہ نہیں۔ کیونکہ ممکن فی حد ذاتہ معدوم ہے وجود سے اس کو کوئی حصہ ملا ہی نہیں ۔ نہ صرف وجود بلکہ ممکن کے تمام صفات بالعرض ہیں ۔ صفات، وجود کی تفصیل ہیں ۔ جب وجود ہی غیر خدا کے لئے نہیں تو دوسرے صفات کہاں سے ہوں گے ؟ ہمیشہ بالذات اور بالعرض کے امتیاز کو پیش نظر رکھو ۔ شرک کی جڑ ہی یہ ہے ۔ شرک کی بیخ کنی نہایت ضروری ہے۔ شرک بالذات ماننے سے ہوتا ہے ۔ کونسی چیز ہے جس سے قدرت الہی کے جلوے ظاہر نہیں ہوتے :
برگ درختان سبز در نظر ہوشیار — ہر ورقے دفتریست معرفت کردگار
۶ - لا الہ الا اللہ - خدائے تعالیٰ کے صفات بالذات ہیں ۔ بے شک مگر ان کو مستقل موجود سمجھنا بھی شرک ہے ۔ خدائے تعالیٰ کے صفات انضمامی نہیں، انتزاعی
ہیں۔ یعنی سمجھنے میں صفات اور ذات الگ الگ اور جدا جدا ہیں مگر ان سب کا منشا ان کا منتزع عنہ ان کی حقیقت ان کی ذات ایک ہی ہے ۔ اسی کو لا عین ولا غیر کہتے ہیں ۔ صفات الہیہ کو بالذات مستقل سمجھنا بے شک شرک ہے۔
۷۔ لا الہ الا اللہ - حکم دینا صرف اللہ کا کام ہے ۔ إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ یہ خدا کی صفت خاصہ ہے ۔ حکم دینے کا حق خدا کے سوا کسی اور کو نہیں ۔ مگر احکام الہی کو ہر شخص تو دریافت نہیں کرسکتا پھر اس کو حاصل کرنے کی کیا سبیل ہے؟ احکام الہی پیغمبروں کے ذریعہ پہنچتے ہیں۔ ہمارا ذریعہ حصول احکام الہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ وہ خاتم النبیین ہیں ۔ ان کا مذہب کافۃ الناس کے لئے ہے ۔ دیگر پیغمبروں کا تو انتقال ہو گیا اور اس وقت رسول مقبول بھی تشریف فرما نہیں ہیں اور واقعات بدلتے جا رہے ہیں ۔ حالات میں تغیر ہو رہا ہے ۔ تِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ کی جلوہ گری ہے۔ پھر اب ذریعہ حصول احکام کون ہے، حکم دینے کا حق کس کو ہے ؟
تعلیم نبوی کچھ ایسی ہمہ گیر اور اصولی ہے کہ اس کو سمجھ کر تفصیلات پر احکام لگانا اور اس کی تحقیق کر کے حکم سنانا مجتہدوں کا کام ہے ۔ لوگ کہتے ہیں کہ مجتہدین تو گذر چکے اب کوئی مجتہد نہیں ہو سکتا یہ بالکل غلط خیال ہے۔ اجتہاد کا دروازہ نہ بند ہوا ہے نہ ہوگا ۔ امام مہدی اور حضرت عیسیٰ کسی امام کے قطعاً مقلد نہ ہوں گے۔ پھر مجتہد کے بھی درجات ہیں ۔ مجتہد مطلق - مجتہد فی المذہب، اصحاب ترجیح - مجتہد فی المسئلہ ۔ یاد رکھو! ہر زمانہ میں مجتہد فی المسئلہ کا ہونا ضروری بات ہے۔ اتنا سمجھ لینے کے بعد کلمہ طیبہ کے معنی معلوم اور مکمل ہوں گے ۔
سب سے پہلے الہ کے معنی پر غور کرو۔ اور اس کے کیا کیا صفات ہیں اس پر بھی توجہ دو۔ ہم نے اوپر بیان کیا ہے کہ الہ کا موجود بالذات ہونا ضرور ہے ۔ جس کا وجود
اصلی نہ ہو وہ دوسرے کو کیا موجود کرے گا ۔
خفتہ را خفتہ کی کند بیدار
جس کی ذات معدوم ہو وہ دوسرے کو کیا وجود دے گا۔ بھلا مفلس کسی کو کچھ دے سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں ۔ الہ کا وجود بالذات ہونے کے علاوہ اس میں علم بھی ہونے کی ضرورت ہے ۔ جاہل مطلق کونسا اچھا کام کر سکتا ہے ؟ عالم و جاہل کبھی مساوی نہیں ہو سکتے ۔ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔ اس میں سماعت اور بصارت بھی ہو کہ غریبوں کی فریاد رسی کرے ۔ ان کے حال بد کو دیکھے ۔ ان کی چیخ و پکار کو سنے ۔ اس میں قدرت بھی ہو۔ جس پر فالج گرا ہو وہ کسی قسم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا ۔ اس میں رحم بھی ہو ۔ غریبوں کے درد کا احساس بھی ہو۔ تاکہ دو ملاؤں میں مرغی مردار نہ ہو ۔ لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا کا ظہور نہ ہونے پائے۔ ایک کچھ کہے گا اور دوسرا کچھ ایک مارنا چاہے گا اور دوسرا جلانا ۔ جس کی نہ چلے وہ مجبور ہے عاجز ہے۔ خدا اور مجبوری! لا حول ولا قوة الا بالله - عاجزی تو بندے کی صفت ہے ۔ عاجز ہو کر خود کو عاجز نہ سمجھنا شرک ہے ۔ حماقت ہے ، سفاہت ہے، بلاہت ہے ۔
فرض کرو کہ جماعت میں چند لڑکے ہیں ۔ ان میں سے ایک لڑکا دوسرے لڑکے پر آکر گرتا ہے ۔ ضرر رسیدہ بچہ بگڑ جاتا ہے اور لڑنے تیار ہو جاتا ہے۔ گرنے والا لڑکا عذر کرتا ہے کہ میں خود سے نہیں گرا۔ دوسرے نے مجھے دھکا دیا ہے ۔ جماعت کے تمام بچے یہی عذر کرتے ہیں ۔ ضرر رسیدہ بچہ اس کو ہرگز نہیں مانتا اور کہتا ہے تم میں سے کسی ایک نے ضرور دھکا دینے کی ابتدا کی ہے ۔ آپ نے سمجھا وہ کیا کہہ رہا ہے ؟ یہی کہ بغیر محرک کے عمل کے حرکت ہو ہی نہیں سکتی ۔ یعنی وہ کہہ رہا ہے کہ بغیر وجود بالذات کے وجود بالعرض نہیں ہو سکتا۔ کیونکہ بغیر علت العلل کے کوئی معلول پیدا نہیں ہو سکتا ۔ اور دنیا میں کوئی شئے بغیر مسبب الاسباب کے ظاہر نہیں ہوسکتی ۔ عدم سے منصہ شہود پر نہیں آسکتی ۔ جو اس
کو نہیں مانتا اس پر بچہ کی عقل بھی کھلکھلا کر ہنستی ہے کہ یہ بداہت ہے۔ واقع نفس الامری میں ایسا ممکن نہیں ۔ اور جو اس کو جائز سمجھتا ہے، بچہ اس کو بیوقوف جانتا ہے۔
اب غور کرو کہ لا الہ الا اللہ کے معنی کیا ہوئے ؟ خدا کے سوا کوئی علت العلل نہیں ۔ مسبب الاسباب نہیں ، کوئی موجود بالذات نہیں ۔ خدا ہی موجود ہے ، وہی علیم ہے، سمیع و بصیر ہے ۔ کلیم و قدیر ہے ۔ ساری دنیا اس کی قدرت کا ایک تماشہ ہے :
تماشہ گاہ ہے عالم کسی استاد کامل کا — یہ ہم تم کیا ہیں، گویا سینما کی چند تصویریں (حسرت)
دنیا کیا ہے ؟ ایک سینما ہے ! خدا محرک ہے۔ اس کے اسماء و صفات کے پتے یکے بعد دیگرے گرتے جاتے ہیں اور نادان سمجھتا ہے کہ وہ جو کچھ دیکھ رہا ہے حق ہے۔ آؤ نادان با عقل سے عاری انسان ! اتنا سمجھ کہ جو حق ہے وہ تو اسماء و صفات کے پتوں میں چھپا ہوا ہے ۔ ہمارے پاس تو خدا کے سوا اپنے کو یا دوسرے کو موجود سمجھنا شرک فی الوجود کرنا ہے ۔ کسی کام کو خود سے کرسکنا شرک فی القدرت ہے۔ کسی خوبی کا اپنے کو یا دوسرے کو مالک سمجھنا شرک فی الصفات ہے۔ اس کلمہ طیبہ میں شرک کی نفی کی گئی ہے۔
اچھا کفر کیا ہے ؟ خدا سے انکار کرنا یا اس کے صفات حمیدہ کو نہ ماننا اس کو نہ ماننا ہے۔ غرض کہ جتنی چیزیں ہیں سب بالعرض ہیں ۔ بندہ کی ذات بالعرض - بندہ کا وجود بالعرض - بندہ کے صفات بالعرض کسی بندہ کو کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں۔ بندے کے ہر فعل کا ماخذ حکم خدا ہونا چاہئے ۔ قرآن کے مفسر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن و حدیث کے مفسر ائمہ کرام ہیں ۔ لہٰذا لا الہ الا اللہ کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی موجود بالذات نہیں ۔ اللہ کے سوا کوئی مستحق عبادت نہیں ۔ اللہ کے سوا کوئی محتاج الیہ نہیں ۔ اللہ کے سوا کوئی اور حکم دینے والا نہیں ۔ اللہ کے صفات بالذات ہیں ۔ لہذا بندے کو ہر وقت اپنے عدم ذاتی اور اللہ کے وجود بالذات کی طرف توجہ رکھنی چاہئے ۔ اور اگر کبھی غفلت ہو تو استغفار کر لینا ضروری ہے۔
لا الہ الا اللہ کے متعلق تو ایک مختصر سی بحث ہو چکی ۔ اب میں محمد رسول اللہ کے تعلق سے بھی کچھ گفتگو کر لینی چاہتا ہوں۔
میرے سابقہ مضمون محمد رسول اللہ میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے متعلق انبیاء و رسل نے جو پیشگوئیاں کی ہیں وہ بیان کر دی گئی ہیں ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ تعلیم کی خوبی سے معلم کی خوبی نمایاں ہوتی ہے ۔ حضرت نے کس بات کی تعلیم دی ؟ خدا کی الوہیت اور اپنی بندگی کی۔ نہ کبھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خدائی کا دعویٰ کیا اور نہ اپنی بندگی سے انکار کیا ۔ گذشتہ تمام پیغمبروں کی تعلیم کو بھی حق سمجھا ۔
صاحبو! تعلیم نبوی میں خدائے تعالیٰ کے امن و امان کا پیغام ہے ۔ ایک خدا کو مانو اور جتنی قسم کے شرک ہیں ان سے بچو ۔ اسلام میں ذات کا جھگڑا نہیں۔ خدا کے سب بندے ہیں اور آپس میں برابر ہیں ۔ اسلام میں بزرگی کا معیار خاندان ہے نہ زمین ۔ رنگ ہے نہ زبان ۔ بلکہ بزرگی کا معیار تقویٰ اور مکارم اخلاق ہے ۔ إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ (قرآن) بُعِثْتُ لِأُتَمِّمَ مَكَارِمَ الْأَخْلَاقِ (حدیث: میں اس واسطے بھیجا گیا ہوں کہ مکارم اخلاق کی تکمیل کروں)۔ عورتوں کو اسلام نے آزادی عطا کی ۔ ان کو ملک کا حق دیا ۔ اسلام میں اگر مردوں کو طلاق دینے کا حق ہے تو عورتوں کو بھی خلع لینے کا حق حاصل ہے ۔ اگر مرد اپنے بزرگوں کے وارث ہو سکتے ہیں تو عورتیں بھی وارث ہو سکتی ہیں ۔ اسلام میں طلاق دینا آسان نہیں ۔ مہر موجل دینا پڑتا ہے ۔ اسلام میں ایک کا بوجھ دوسرا نہیں اٹھاتا۔ لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَى ۔ کسی نے اگر قتل کیا ہے تو اسی سے قصاص لیا جائے گا نہ کہ اس کے خاندان کے دوسرے لوگ یا اس کی قوم کے دیگر افراد مارے جائیں گے۔ یہ خانہ خراب ام الخبائث شیشہ میں کی لال پری آفات سے بھری ہے۔ اسلام نے اس کو حرام کر دیا ۔ شر و فساد برپا کرنے میں جوا بھی کم نہیں ہے لہذا وہ بھی اسلام میں حرام ہے۔ صاحب حاجت خوش حال اور
تونگر کے پاس جا کر قرض مانگتا ہے ۔ اس کی احتیاج کی پروا نہ کر کے قرض کے ساتھ سود اور سود در سود کا طالب ہونا ، غریبوں کو تباہ و برباد کرنا ہے اسی لئے اسلام نے سود کو بھی حرام کیا ہے۔
دوسرے پیغمبر خاص خاص امتوں اور قوموں کے لئے بھیجے گئے تھے ۔ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ مگر محمد صلی اللہ علیہ وسلم کافۃ الناس یعنی تمام لوگوں کے لئے پیغمبر بنا کر بھیجے گئے ہیں ۔ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِّلْعَالَمِينَ - آپ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہاں ہر مذہب کے لوگ جمع تھے۔ دہریے بھی تھے ۔ یہودی بھی اور نصرانی بھی۔ سب کو اسلام کی تبلیغ کی گئی ۔ مکہ شریف جو جغرافیائی حیثیت سے بھی وسط زمین پر ہے، اس کے ایک طرف اگر ایشیا ہے تو دوسری طرف افریقہ و یورپ - چراغ روشن ہے اور بیچ میں روشن ہے ۔ تاکہ سب کو روشنی پہنچنے میں کسی قسم کی دقت نہ ہو۔
اسلام سے پہلے غلاموں پر بڑا ظلم و ستم ہوتا تھا۔ اسلام نے ایسی صورتیں پیدا کیں جس سے وہ آزاد ہو گئے۔ تاریخ پڑھنے والے جانتے ہیں کہ اسلامی ممالک میں آزاد شدہ غلام بادشاہ ہوئے ہیں اور بڑے بڑے بادشاہوں نے اپنے آزاد کردہ غلاموں سے اپنی بیٹیوں کی شادیاں بھی کر دی ہیں۔
اسلام میں زبردستی مسلمان کرنا نہیں ہے ۔ لَا إِكْرَاهَ فِي الدِّينِ قَد تَّبَيَّنَ الرُّشْدُ مِنَ الْغَيِّ ۔ فرعون جیسے مخاطب سے بھی نرمی سے گفتگو کرنے کا حکم ہے ۔ پس اس سے بھی نرمی سے کہو۔ فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا ۔ اسلام میں دوسروں کو اور ان کے معبودوں کو گالی دینے کی ممانعت ہے ۔ اگر رد عمل کے طور پر وہ گالی دیں تو اس کے سبب تم ہو گے ۔ وَلَا تَسُبُّوا الَّذِينَ يَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ فَيَسُبُّوا اللَّهَ عَدْوًا بِغَيْرِ عِلْمٍ ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیشہ مدافعانہ جنگ کی ہے۔ اور حضرت کے زمانہ میں کل منکرین اسلام جو مارے گئے ان کی تعداد ساڑھے چار سو سے زیادہ نہیں ہے۔ اسلام میں سانپ ، بچھو ، چیونٹی اور کھٹمل کو بھی آگ میں ڈالنے کی اجازت نہیں ۔ لڑائی میں تک بچوں، بوڑھوں اور عورتوں کو مارنے کی سخت ممانعت کی گئی ہے ۔
ذرا غور کرو ۔ ایمان کے معنی دوسروں کو امن دینا۔ اور اسلام کے معنی ہیں دوسروں کی سلامتی چاہنا اور خود کو اللہ کے حوالہ کر دینا ۔ غرض کہ ایک خدا کے بندوں ایک آدم کی اولاد کو متحد کر سکتا ہے تو اسلام اور صرف اسلام ہے۔
حضرت بی بی عائشہ صدیقہ سے کسی نے پوچھا رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے اخلاق کیسے تھے؟ تو آپ نے فرمایا كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ یعنی ان کے اخلاق کیا تھے عملی قرآن۔ محمد رسول اللہ کیا تھے قرآن ناطق تھے۔ منہ سے کہتے اور کر کے دکھاتے۔ اس لئے ارشاد ہوا ہے لَقَدْ كَانَ لَكُمْ فِي رَسُولِ اللَّهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ اگر فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ کے مصداق بننا چاہتے ہو تو محمد رسول اللہ کی تصویر بن جاؤ ، عاشق کو اپنے معشوق کی تصویر بھی محبوب ہوتی ہے ۔ سارا قرآن حکیم وَاعْمَلُوا سے بھرا پڑا ہے ۔ یاد رکھو! اسلام عملی مذہب ہے کچھ خیالی نہیں ۔
اوپر قیام امن کے لئے اسلامی اصول بیان کئے گئے ۔ اب روحانی اور باطنی اصلاح کے لئے بھی چند ضروری اصول بیان کر دیئے جاتے ہیں ۔
سب سے اہم مسئلہ ’’توبہ‘‘ کا ہے ۔ تُوبُوا إِلَى اللَّهِ توبہ کیا ہے؟ جو کام خلاف حکم خدا کئے گئے ہیں ان پر نادم ہونا اور آئندہ کے لئے عزم بالجزم کرنا کہ آیندہ کاموں میں پابند احکام شرع رہوں گا ۔ توبہ کا موقع دوسرا عالم کھلنے سے پیشتر تک ہر وقت حاصل ہے۔ چونکہ ہر شخص کو اپنی غلطی کا احساس نہیں ہوتا اس لئے کسی تجربہ کار صاحب علم ہادی کی ضرورت ہے ۔ يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا اور فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ ۔ ویسے اپنے ہادی کی دعاؤں کی بھی ضرورت ہے ۔ پھر ناجائز خواہشات اور نقصان دہ جذبات سے بچنے اور پرہیز کرنے کی بھی حاجت ہے۔ اسی کا نام تقویٰ ہے ۔ ناجائز اور مشتبہ امور سے بچنے کا نام زہد ہے ۔ زاہد اچھی چیز بھی بے ضرورت ہو تو اس سے احتراز کرتا ہے ۔ دوسروں کی خوش حالی پر نا خوش ہونا اور اس کے زوال کی خواہش کرنا، خدا نے اپنے بندوں کو جو کچھ دیا ہے اس سے ناخوش ہونا حقیقت میں خدا پر اعتراض کرنا ہے۔ یہی تو حسد ہے ۔ خدا کے دونوں
ہاتھ کھلے ہیں بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ جو دوسروں کو دیتا ہے تم کو بھی دے گا۔ اپنی خوشحالی کی طلب اور اس کے لئے خدا سے دعا کرنا غبطہ ہے اور رشک ہے جو جائز ہے ۔ خدا کے فضل و کرم سے جو کچھ ملتا ہے اس کا احسان ماننا شکر ہے۔ جب آدمی برے کام سے بچتا اور اچھے کام کرتا ہے تو پھر اس کا امتحان شروع ہو جاتا ہے ۔ آسمانی سلطانی ہر قسم کے آفات آتے ہیں۔ رزق کی تنگی ۔ لوگوں کی دشمنی اور امراض کا ہجوم ہوتا ہے ۔ اگر وہ اس کو بادل ناخواستہ قبول کر لیتا ہے تو یہ صبر ہے ۔ لیکن اگر تکلیفات میں بھی اس کو مزا ملنے لگتا ہے تو یہ رضا و تسلیم ہے۔
جب اس پر اس بات کا انکشاف ہو جاتا ہے کہ نافع اور ضار خدا کے سوائے کوئی نہیں اور کسی کو اصلی قوت نہیں ، اس کے پاس سب کے افعال فنا ہو جاتے ہیں تو اس کو فنائے افعال کہتے ہیں ۔ وہ لا حول ولا قوۃ الا باللہ کو پیش نظر رکھتا ہے اور ترقی کرتا ہے تو اسے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنی عدمیت اصلی پر ہے ۔ تمام خوبیوں کا مرجع ایک خدا ہے ۔ یہ امر اگر منکشف ہو جائے تو اس کو فنائے صفات کہتے ہیں۔ اس کے پیش نظر ہمیشہ الحمد للہ رب العالمین رہتا ہے ۔ یعنی سب تعریفیں خدا کی ہیں، اور ترقی کرتا ہے تو خدا کی ذات اور اس کے صفات کے سوائے کسی کو بالذات نہیں جانتا ۔ اپنے آپ کو ڈھونڈتا ہے اور کہیں نہیں پاتا ۔ چونکہ اس کی نظر صرف خدا پر رہتی ہے ۔ اور ماسوا اللہ سے اعراض کرتا اور اپنے خیال کو غیر سے پاک کر دیتا ہے تو اپنے آپ کو بھول جاتا ہے ۔ کہنا کچھ چاہتا ہے اور منہ سے نکلتا کچھ ہے اس کی زبان سے خدا کے نام کے سوا کچھ نہیں نکلتا۔ یہ زمانہ خود فراموشی اور عقل کے چھپ جانے کا ہے ۔ اسی حالت کو ’’فنائے ذات‘‘ کہتے ہیں ۔
بعض افراد پر خود فراموشی کی حالت ایک طویل زمانہ تک رہتی اور وہ مجذوب ہو جاتے ہیں مگر جو انسان کامل ہیں ان کو پھر عقل و ہوش عطا کئے جاتے ہیں جو کچھ کھو گیا تھا ان کو پھر ملتا ہے۔ یہ لوگ خود کو اور سب کو ذات وحدہ لا شریک لہ سے وابستہ پاتے ہیں ۔ کسی چیز کو لا طائل اور بے منشا نہیں سمجھتے۔ ان کی نظر آئینہ پر بھی رہتی ہے اور منشا پر بھی۔ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا - وہ نفی بھی کرتے ہیں تو موجودات کے بالعرض ہونے کی وجہ سے وہ
أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ کہتے بھی ہیں تو ہر چیز کو اسی کا حق ادا کرتے ہیں۔ اقتضائے وقت کا بڑا خیال رکھتے ہیں۔ ایک کا حق دوسرے کو دینے کو اور ایک مقام کا نام اور حکم دوسرے مقام پر دینے کو ظلم سمجھتے ہیں۔ وہ یہ بھی جانتے ہیں کہ ظلم تعدی ہے اور تعدی ضلالت۔ یہی عبدیت ہے۔ خدا کی بندگی ہے۔ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ کی شان ہے۔
الحاصل اسلام میں اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کی تعلیم میں ہر ایک کو اس کا حق ادا کرنے کو بڑی اہمیت ہے۔ رَبَّنَا أَرِنَا حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كَمَا هِيَ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ ۔ آخر میں میں پھر کہتا ہوں - أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ
ہم اپنا مقصود بیان کرنے سے پہلے چند متفرق باتوں کو بیان کرتے ہیں۔ جن سے امید ہے کہ ہمارے مقصود کے سمجھنے میں سہولت ہو گی۔
(۱) کسی مسلمان کو خدائے تعالیٰ کے وحدہ لا شریک لہ ہونے میں شک نہیں۔
(۲) اصلی اور بالذات وجود اللہ تعالیٰ کا ہے ۔ تمام مخلوقات اور بندوں کا وجود بالعرض ہے ۔ خدا کا عطیہ ہے ۔
(۳) بعض دفعہ غیر اصلی بالعرض، ناقص چیز کو کالعدم سمجھتے ہیں ۔ اور یوں کہتے ہیں آپ کے سوا دینے والا ہے کون ۔ مگر کہنے والے کی مراد رہتی ہے کہ آپ بہت کچھ دینے والے ہیں۔ دوسرے دیتے بھی ہیں تو اس قدر کم ہے کہ ان کا دینا نہ دینا دونوں برابر ہیں۔ اس محاورے میں غیر اہم کو معدوم بیان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کے موجود بالذات اور اصلی وجود رکھنے کے مقابل بندے کا وجود بالعرض کالعدم ہے ۔ ناقابل توجہ ہے ۔
(۴) ہر ایک چیز کا ایک جدا ہی حکم ہوتا ہے ۔ ماں باپ کی تعظیم و توقیر کرو، بیوی سے محبت کرو۔ بچوں پر مہربانی رکھو۔ پیغمبروں کی تعظیم اور اطاعت کرو ۔ دشمنان خدا و رسول سے دشمنی رکھو، ان کو اپنا دوست نہ سمجھو۔ یہ احکام ہیں۔ ہر ایک کا حکم جدا ہے وَآتِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ پر عمل کرو ۔ ہر مستحق کو اس کا حق ادا کرو ۔
(۵) اگر کوئی کہے کہ خدا کے سوا کوئی نہیں، اس کے معنی یہ ہیں کہ خدا کا وجود بالذات ہے ۔ دوسروں کا بالذات نہیں ۔ اس کے ہر گز یہ معنی نہیں ہیں کہ بندوں کا وجود بالعرض بھی نہیں۔ عطیہ خدا بھی نہیں ۔
(۶) ایک اور بات کو ہمیشہ پیش نظر رکھو کہ منطقی زبان الگ ہوتی ہے اور ادب کی الگ
ایک ادیب غیر اہم کو نہیں کے طور پر ادا کرتا ہے اور منطقی اس طرز بیان سے ناواقف ۔
- (الف) جس وقت خدا سے غفلت کی جا رہی ہو، اس کے وجود بالذات سے بے التفاتی ہو تو، توحید پر زور دینے والے کہتے ہیں خدا کے سوا ہے کون کس کی مقدور ہے کہ خدا کے سامنے اپنے وجود کا دعویٰ کرے ۔ لا اله الا الله الله حق باقی ہوس ۔ دو حق نہیں ہو سکتے ۔ خدا کے سوا جو کچھ ہے باطل ہے۔
(ب ) جب احکام الہی سے پہلو تہی کی جارہی ہو تو حق پرست کہیں گے محمد رسول الله ان کو نہ مانا باطل ۔ ان کا انکار کفر۔ ان کے احکام کی پابندی نہ کرنا گناہ عظیم ۔ ان کے احکام کے مطابق ہر ایک کو اس کا حق نہ دینا ظلم ظلم، ظلمت ہے ۔ اندھیر ہے، پیغمبر کا حکم نہ سنو گے تو تم کو خدا کا رستہ کبھی نہ ملے گا ۔
خدا حق ہے تو اس کے پیدا کرنے کی وجہ سے ہمارا ہونا بھی حق ہے۔ حق کو ناحق کہنا وہ بھی ظلم ہے۔ بیشک خدائے تعالیٰ وحدہ لا شريك له ہے تو حقائق اشیاء اپنے اپنے محل پر ثابت۔ کوئی مسلمان اپنے بندہ ہونے سے انکار نہیں کرتا ۔ حق کو حق سمجھتا ہے۔ باطل کو باطل - حق کو حق نہ سمجھنا، باطل کو باطل نہ جاننا سراسر غلط ہے ۔ ہر چیز کو اس کا حق دینا ضروری ہے ۔ حقائق اشیاء ثابت ہیں تو خدا کا وحده لا شريك له ہونا بھی ثابت ہے ۔ نہ اُس سے انکار ممکن ہے نہ اس سے انکار جائز -
حاصل یہ کہ بالذات اور بالعرض دونوں حق ہیں ۔ بالعرض پر اگر اتنا زور دیں کہ وہ بالذات کے حدود میں داخل ہو جائے تو یہ شرک ہے ۔ بالعرض کے احکام سے اتنی بے التفاتی کی جائے کہ بالعرض کے احکام بالذات پر لگائیں تو یہ زندقہ والحاد ہے ۔
اب میں پھر کہتا ہوں لا اله الا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ عَلَيْهَا تَمُوتُ عَلَيْهَا يُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللهُ ۔
وجود حقیقتا بالذات اصلی طور سے کس کی صفت ہے ؟ خدائے تعالیٰ کی۔ یہی وجود بندے کی طرف لگائیں تو مجاز ہے ، بالعرض ہے مجاز کے قائل ہونے کے بعد نہ زندقہ رہتا ہے نہ شرک ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ واللہ خیر الماکرین - مکر کرنا بندے کی صفت ہے۔ مگر قرینہ سے اس کے معنی لئے گئے ہیں ”مکر کی سزا دینے والا“ اس میں کچھ الحاد نہیں ہے ۔ جبرئیل نے بھی بی بی مریم کو کہا میں تم کو اچھا بیٹا دینے آیا ہوں ۔ قرینہ سے معلوم ہو رہا ہے کہ جبرئیل کے پھونکنے کی وجہ سے بیٹا دینے کا لفظ استعمال کیا گیا ہے ۔ اور یہ مجاز ہے لہٰذا یہ شرک نہیں ہے ۔ اگر کوئی ڈاکٹر کہے میں فلاں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں ۔ اگر خدا پرست ہے تو اس کا مقصد ہو گا کہ خدا کے فضل کی مدد سے میں نے بیمار کو اچھا کیا۔ اور اس کا کہنا مجاز ہوگا۔ قرینہ اس کا مسلمان ہونا ہے ۔ اگر غیر مسلم کہے کہ میں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں، تو چونکہ اللہ کا فضل اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے اس لئے یہ شرک ہے۔ لفظی معنوں کو چھوڑ کر قرینہ سے مجازی معنی لے سکتے ہیں ۔ مثلا ایک شخص قسم کھا کر کہے کہ میں تمہارے گھر میں قدم نہ رکھوں گا تو چونکہ اس کے معنی یہ ہیں کہ تمہارے گھر میں نہیں جاؤں گا، پس گھر کے باہر بیٹھ کر اگر اپنا قدم ، چوکھٹ کے اندر ڈال دے تو قسم نہ ٹوٹے گی۔ بہر حال ساری خرابی مطلب نہ سمجھنے کی ہے ۔
ایک شخص قرینہ سے مجازی معنے لیتا ہے ۔ اس کو حقیقت پر محمول کر کے شرک کہہ دینا بڑی جہالت ہے ۔ حقیقی معنی سے شرک ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے ۔ اسی طرح حقیقی معنے سے زندقہ ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے ہم صبح سے شام تک ہزاروں جملے مجاز کے استعمال کرتے ہیں اگر سب کو حقیقت پر محمول کریں تو بات کرنا مشکل ہو جائے گا۔
یاد رکھو! جو صوفی ہوتا ہے وہ مجاز کو استعمال بھی کرتا ہے تو حقیقت اور بالذات سے غفلت نہیں کرتا حقیقت اور بالذات سے غفلت کرنے کو وہ شرک خفی سمجھتا ہے اور اس سے پرہیز کرتا ہے یہ بالذات سے ہوشیار رہنا فنائے افعال فنائے صفات اور فنائے ذات کو پیدا کرتا ہے ہمیشہ۔
۲۲
بسم الله الرحمن الرحیم
وَاللهُ يَهْدِي مَنْ يَشَاءُ إِلى صراط مستقيم
صاحبو! میں چند باتیں بیان کرتا ہوں ان کو کان لگا کر سنو، اور آویز گوش بعش چھا کرد. تم کون ہو ؟ بندے ہو۔ بندہ ہمیشہ سرافکند ، اطاعت اس کا فرض اولین ہے ۔ مان لینا ہی ایمان ہے ۔ جس کا تقدیر پر ایمان ہے وہ اقتدار اعلیٰ کے ہر کام سے خوش رہتا ہے بنای جس پر وہ ہر کام سے تقدیر پر - اور ہر ایک ادائی ادا کی واہ واہ کرتا ہے ۔ ذاتی غرض کچھ نہیں رکھتا۔ جو کام ہے آقا کی مرضی کے موافق نہ مانگتا ہے ہ کی طرف جانتا ہے، انتقال حکم اس کا کام ہے کیوں کہ وہ بندہ ہے نہ غلام ہے ۔ سوال کا قفل اس کے ہونٹوں پر لگ جاتا ہے ، مانگتا بھی ہے تو اس لئے کہ میان ہے، میانی کا کمال اس کے سوال سے ظاہر ہوتا ہے یا دوسروں کو تعلیم کرتا ہے۔ غفلت سے بچاتا ہے ۔
جو بندے ہوتے ہیں، وہ وقت کے منتظر ہوتے ہیں۔ تکمیل قانون الہی پر ان کا مانگنا مبنی ہے۔ خود مختاری میں خواری ہے ۔ دیکھو ! خدا سے نہ لڑو ، ہوگا وہی جو ہوتا ہے۔ پھر کس بات کا رونا ہے؟ تو پھر تم رضا کا ثواب کیوں کھوتے ہیں ۔ تمہارے رضا کی جزاء خدا کی رضا ہے ۔ ہمیشہ اپنے فرض کو یا د رکھو ۔ خدا کا حق خدا کو دو ۔ بندوں کا حق بندوں کو دو۔ اپنا بھی حق ادا کرو ۔ کھاؤ، پیو، ہنسو، بولو مگر رضائے خدا کو مقدم سمجھو۔ دیکھو! توحید و اخلاص بڑی چیز ہے ۔ خدا کو نہ ماننا یا غلط طور سے سمجھنا شرک ہے ۔ زندقہ والحاد ہے ۔ اس کا صحیح طریقہ کہاں لے گا ؟ محمد رسول للہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ۔ وہ معصوم ہیں ۔ ان کا کہنا یقینی ہے۔ ان کے خلاف کرنا ۔ ان کی تعلیم سے منہ موڑنا، زہر ہلاہل کو پینا ہے ۔ مردار مرو گے، دوزخ میں جلو گے ، تو بہ کرو۔ تم خدا اور رسول سے ڈرو۔
صاحبو ا یہ نہ سمجھو کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم دنیا سے پردہ کئے ہیں۔ وہ زندہ جاوید ہیں ! حیات النبی ہیں ۔ نادانوں کی آنکھوں سے اوجھیل ہیں۔ مگر جو دانا بینا ہیں، وہ حاضر دربار نبوت ہیں ۔ قاریوں سے قرآن کا سلسلہ ملا ۔ محدثین سے حدیث کا سلسلہ...
کا سلسلہ ، فقیروں سے فقیری کا سلسلہ ملا ۔ تعلیم نبوی اس قدر ہمہ گیر ہے کہ ہر شعبہ حیات تعلیم بنی قدر گیر میں اس کا سلسلہ ملتا ہے ۔ ہمارے پاس تو بنوٹ کی بھی سند ہے ۔ حضرت علی ہے ۔ محمد بن علی سے جن کو دشمن محمد بن حنفیہ کہتے ہیں۔ اور ایک دوسرا سلسلہ حضرت علی و قنبر سے ملا ہے ۔ ہمارے راوی معتبر ہیں، صدوق ہیں۔ یہ فولادی زنجیر ہے ۔ کسی کے توڑنے سے نہیں ٹوٹتی۔ اس کی ایک کڑی اللہ کے دست قدرت میں ہے ۔ دوسری کڑی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ہے۔ باقی گریان شیوخ طریقت کی ہیں ۔ ان سے زیادہ معتبر کون ہوگا۔ یقین کرنے کے قابل کون ہو گا ۔
مادہ پرستوں اور بے دینوں کی ایک نہ سنو ۔ ہمارے شیوح قابل اعتماد ہیں۔ ہم ان کے سلسلے سے شاد ہیں ۔ دوسروں کا نہ ٹھاؤ نہ ٹھکانہ ۔ حیوانوں کی طرح سے کھاتے حیوانوں کی سے کھلا پیتے ہیں، پھر مر جاتے ہیں۔ ہم ذی روح ہیں۔ اس کی اصلاح پیران طریقت نے کی ہے ۔ ان کو بھی حیات جاودانی ملی اور ان کے متبعین کو بھی ۔
ملی ہے عرش کی زنجیر سے زنجیر میخانہ
( حسرت)
۲۴
ارشادات صدا
بسم الله الرحمن الرحیم
يُرِيدُ اللهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ
الدين ليسر
الله تعالی فرماتا ہے - يُرِيدُ اللهِ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ العشر - اللہ تعالی تمھارے لئے آسانی چاہتا ہے ۔ دشواری نہیں چاہتا لا يكلف الله نفس الأوسعها الله اتنی ہی تکلیف کسی کو دیتا ہے جتنی اس کو سہا ر ہے ۔ جتنا کرنے کی اس میں قوت ہے ۔
صاحبو! ایک بات یاد رکھو با تن آسانی الگ چیز ہے اور ضرورت الگ چیز ہے ۔ آرام ام طلبی کو ضرورت سمجھنا بد تمیزی ہے ۔ یہ سہولت کا سلسلہ کہاں تک؟ قرآن حدیث اور اقوال ائمہ میں کوئی صورت پائی جاتی ہے تو وہ سہولت قابل قبول ہے اور میں کوئی اور پی او سوات قابل اقوال قران ۔
آمَنْتُ بِاللهِ وَمَلَئِكَتِهِ وَكُتُبِهِ وَرُسُلِهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى وَالْبَعْثِ بَعْدَ الْمَوْتِ -
میں اللہ پر ایمان رکھتا ہوں، وہ ایک ہے، لا شریک لہ ہے وہی اول ہے وہی عر ہے، وہی ظاہر ہے وہی باطن ہے۔ اس کا وجود ذاتی ہے۔ سب کا پیدا کرنے وار ہے ۔ وہ خالق ہے مخلوق نہیں۔ وہ ایک ہے، اس کا کوئی شریک نہیں ۔ اس کے سبع ہے وہ ۔ صفات یہ ہیں ۔ حیات، علم ، سماعت ، بصارت، قدرت ، ارادہ ، کلام - یہ بات ظاہر ہے کہ جب تک توحید نہ ہو ساری دنیا میں اتحاد پیدا نہیں ہو سکتا ۔ ایک نظام قائم نہیں ہوتا مختلف نظام اگر موں ایک عالم کا نظام، مام اگر موں ایک عالم کا نظام بھی باقی نہیں رہے گا ۔ اب سبع صفات پر غور کرو اگر خدامی نہ ہو تو مردہ کیا کام کر سکتا ہے اسی طرح سے اگر علم نہ ہوتو جاہل کیا انتظام کر سکتا ن و اہل کیا کو ہے جو مخلوقات کی خواہشات کو نہ سنے اور نہ دیکھے تو ایسا خدا بالکل بے فائدہ ۔ اسی طرح...
جس کو قدرت نہیں وہ خدائی کیا کرے گا۔ جو بے ارادہ کام کرتا ہے وہ تو مجنون ہے ۔ خدا کے حکم کے سامنے تمام مخلوقات کو سر بند گی جھکانا چاہئے ۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ خدائے تعالٰی کے احکام کو راست طور سے لینے کی ہر ایک میں قابلیت نہیں ۔ لہذا اللہ اور بندوں کے درمیان فرشتوں اور پیغمبروں کی ضرورت ہے ۔ اللہ سے فرشتوں کو ، فرشتوں سے انبیاء کو اور انبیاء سے عامتہ الناس کو احکام پہنچتے ہیں کتب ہے سے مراد وہ احکام الہی ہیں جو فرشتوں کو اور ان کے توسط سے پیغمبروں کو پیغمبروں کے توسط سے عامتہ الناس کو پہنچتے ہیں ۔
یہ بات بھی ظاہر ہے کہ بعض اچھے لوگ ہمیشہ تکلیف میں رہتے ہیں ۔ اور بعض بد ہمیشہ راحت میں ۔ دنیا میں کے بدلہ ملا۔ نہ جاہلی نہ الہذا یں تو ان کے اعمال کا بدلہ نہیں ملا ۔ نہ اچھے کو جزا ملی نہ برے کو سرا لہذا عقل سلیم چلا کر کہتی ہے کہ اگر دنیا میں انصاف نہیں ہے تو خدا کے پاس تو انصاف ہوگا ۔ اسی جزا و سزا کے دن کا نام روز قیامت ہے ۔ ابھی ہم نے بیان کیا کہ تمام عالم میں یکسانی نظام ہونا چاہئے۔ عالم کے نظام العمل کا نام قضاء و قدر ہے۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ خدائی نظام العمل اور پروگرام کے مطابق ہے۔ معمولی کام ، معمولی جلسہ بغیر نظام العمل اور پروگرام کے نہیں ہو سکتا تو اتنی بڑی دنیا کا نظام بغیر نظام العمل کے کیسے ہو سکتا ہے
یہ بات بھی ظاہر ہے، اعتقاد الگ چیز ہے اور عمل الگ چیز، بداعتقاد باغی ہے اور بد عمل مجرم ہے گنہگار ہے ۔ دونوں کی سزا ایک نہیں ہو سکتی ۔ لہذا نیک عقیدہ کو آخر نجات ہونی چاہئے ۔ یہ تو سب ہوا ! ان سب کا ماننا اور ان کا یقین کرنا ضروری ہے۔ مگر دین اس قدر آسان ہے کہ من قال لا اله الا الله دخل الجنة جس نے لا اله الا اللہ کہا وہ بالاخر جنت میں جائے گا ۔ ابو ذر غفاری نے سر کار نبوت سے عرض کیا وَإِنْ زَنَى وَإِنْ شَرَقَ یعنی زنا کرے اور چوری کرے تو بھی ۔ ابو ذر غفاری نے تین دفعہ سوال کیا اور حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے تین دفعہ وہی جواب مرحمت فرمایا آخر میں حضرت صلی اللہ علیہ علیہ وسلم وسلم نے فرمایا علی رغم انف ابی ذر یعنی ابوذر کی مرضی کے خلاف اس کی ناک مٹی میں دو رگری جائے تو بھی ۔ ذرا غور کرو! ایک آدمی مسلمان ہوا اور جنگ میں شہید ہو گیا یا طبعی...
موت سے مرگیا اور وہ ان تفصیلات سے واقف نہیں ۔ وہ مسلمان ہے، بیشک مسلمان ہے۔
اقسام عبادات :- واضح ہو کہ ہمارے پاس چار قسم کی عبادتیں ہوتی ہیں :
فرض :- جس کے کرنے والے کو ثواب ملتا ہے ۔ نہ کرنے والا گنہ گار ۔ اور نہ کرنے پر اصرار کرنے والا منکر اسلام - فرض دلیل قطعی سے ثابت ہوتا ہے ۔
واجب : جس کے کرنے والے کو ثواب، نہ کرنے والا گنہگار ۔ دلیل ظنی سے ثابت ہوتا ہے ۔ نہ کرنے پر اصرار کرنے سے منکر اسلام نہ سمجھا جائے گا ۔
سنت :- کو نہ والے کو کوئی نہ وہ دلیل سندت : کرنے والے کو ثواب - نہ کرنے والے کو کوئی گنہ نہیں اور نہ وہ دلیل قطعی سے ثابت - مستحب :- کرے تو اچھا نہ کرے تو کچھ نہیں
طہارت :- اہل قبا کی عادت تھی کہ اول ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے پھر بانی سے آب دست لیتے ۔ یہ صورت بہت طہارت اور نظافت کی ہے ۔ اس کے کیا کہتے۔ ان کے حق میں مظہرین کا لفظ آیا ہے ۔ بعض لوگ صرف پانی سے آب دست لیتے ی لفظ آیا ہے۔ بعض لوگ پانی سے آب در ہیں ۔ ظاہر ہے کہ پانی سے زیادہ پاک کرنے والی کوئی خیر نہیں ۔ بعض لوگ بوقت ضرورت سے ہے سے صرف ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے ہیں ۔ کپڑا ، جاذب یا کسی اور چیز سے ازالہ نجاست ہیں۔ یا کرنا بھی درست ہے۔ احادیث سے اس کا بھی ثبوت ملتا ہے ۔
صاحبو ! مگر اس کا خیال رکھو کہ نجاست ہیلی کے گڑھے سے زیادہ نہ پھیلنا چاہئے ا مگر اس کا کہ ۔ ! عمر کا سے نہ جو لوگ پاخانے کی پچکاری مارتے ہیں اور وہ ایک درم سے زیادہ پھیل جاتی ہے تو بہتر ہے کہ پانی سے صفائی کریں ۔
غسل : غسل میں تمام جسم پر پانی بہا دینا ہے ۔ کھلی کرنا اور پانی سے ناک صاف کرنا گویا اس کا مستم ہے۔ بعض کے پاس کلی اور ناک میں پانی نہ لیں تو بھی غسل ہو جاتا ہے ۔ اگر کوئی شخص جب میں بیٹھ جائے کہ سارے جسم پر پانی بہ جائے تو غسل ہو گیا۔ اگر کوئی با ولی میں کود کر نکل جائے تو غسل ہوگیا۔ اگر پہلے وضو کرے اور تمام جسم پر پانی بہائے ، کلی بھی کرے اور ناک میں پانی بھی لے تو یہ نہایت اچھی صورت ہے ۔ عورتوں کے سروں...
پر سے پانی بہنا بھی کافی ہے ۔ جب کہ پورے جسم کو دھولیں، دیکھو اسلام میں کیا کیا سہولتیں نہیں نہ
تیم :۔ صاحبو! اگر پانی نہ ملے یا پانی کا استعمال کرنا مکن نہ ہو۔ خواہ بیماری کی وجہ سے یا کسی اور سبب سے سے تو دو ہاتھ ہاتھ دیوار دیوار پر یا مار روی و تیم کینیت کی نیت کے کے ساتھ منہ پر پھیرو پھیر لو ۔ دوسری دوسری دفعہ دھو دونوں ہاتھ دیوار پر مار کر کہنیوں کے یوار پر مارکر کہنیوں تک پھیر لو۔ بعض مذاہب میں پہنچوں تک پھیرنا کافی ہے ۔
ذرا غور کرو اسلام میں کتنی بڑی سہولتیں ہیں ۔ ایک ذی فہم صاحب نے ایک بے نمازی سے کہا تم نے تم نماز کو تم سے شروع کرو ۔ انہوں نے تم سے نماز پڑھنا شروع کر دیا ۔ چند روز کے بعد وضو سے نماز پڑھنے لگے۔ تم خدا کی طرف متوجہ تو ہو ۔ خد خود تم کو کھینچ لے گا۔
وضو :- صاحبو ! وضو ایک اہم فرض ہے جہاں تک ہو سکے وضو کرنے میں کو تاہی نہ کریں ۔ اگر ایک دفعہ کامل وضو کر لیں تو دن بھر یعنی چوبیس گھنٹے بوٹ پہنے ہوئے شخص کو جو خین کے قائم مقام سے بھیگا ہاتھ انگلیوں کی طرف سے ٹخنوں کی طرف پھیر دینا کہانی ہے مسافر کو تین دن تک صبح کرنے کی اجازت ہے ۔
صاحبو ! تم دن میں کتنی ہی دفعہ ہاتھ منہ دھوتے ہو ۔ ہاتھوں کے دھونے کو کہنیوں تک پہنچا دو ۔ سر کا مسح کرنا کونسا مشکل کام ہے ۔ پورے سر کا مسح ہو یا ناصیہ قال یا مقدمہ سرکا۔ کل ۔ چلو وضو ہو گیا ۔ وضو میں ایسی کیا دشواری ہے ۔
صاحبو! ذرا وضو کرنے پر لگ تو جائیں ۔ بوٹ اور خفین پر مسح ہی سہی یہ بوٹ پر صبح جاتا یی بوٹ پر شنی کیوں کیا جاتا ہے ؟ صبح میں یہ بات ظاہر کی جاتی ہے کہ اصل پر دھونا اور صبح اسکی یاد دهان ہے بعض سردیوں میں تو پہنے ہیں ان پر گراتے ہیں اور پر ہاتے ھیں تو ہم ایک کے مطابق وامسحوا برو سکھ پر عمل ہو گیا ۔ اسی طرح اگر کسی موقع پر ماہ لیر میں نہ آسکے پر ہوگیا۔ اس کر کے موقع پا پیش میہ تو بجائے تیمم کے ماء قلیل سے وضو کر لینا اولیٰ ہے ۔ چنانچہ ایک مرتبہ حضرت امام محمد (شاگرد حضرت امام البوضيفه وامام مالک ) نے ماء کثیر نہ ہونے پر ماء قلیل سے یہ فرماتے ہوئے العمل بقول اخواننا اهل المدينة وضو کر لیا اور تمیم نہیں کیا ۔
نماز : نماز پڑھنا بھ بعض لوگوں کو پیشاب کا قطرہ نکلنے کا خیال رہتا ہے۔ ایسی حالت میں حکم ہے کہ ہوں کسی ایک امام کے قول وضو کے بعد پاجامے کی رو مالی پر تھوڑا پانی چھڑک لیں ۔ بعض لوگوں کو مقام زیریں ہیں صاحبو! اسلام میں حرکت محسوس ہوتی ہے ایسی صورت میں وضو اس وقت تک نہیں ٹوٹتا جب تک آواز اس واسطے قص صلواۃ لینے دور نہ آئے یا بد بو اس کی مدد نہ کرے ۔ اگر سلسل البول یا عورت کو استحاضہ ہو جائے تو ہر نماز رکعت فرض نماز کو تو ہاتھ سے ۔ کے وقت تازہ وضو کر لے ۔ ہو سکے تو دو نمازوں کے لئے عورت نہائے بہر حال جس طرح سے ہو نماز پڑھنا چاہئیے۔ بیٹھ کے پڑھو۔ اشاروں سے پڑھو مگر پڑھو۔ نماز کیا ہے اللہ ہو۔ جسم اور کپڑوں کو پاک صاف کی یاد ہے ۔ وہ مسلمان سے نہیں چھوٹ سکتی ۔ کرو۔ اپنا ستر ڈھانکو سترعون
اوقات صلوة کی صورتیں :۔ اب ہم اوقات صلواۃ کی صورتیں بیان کرتے ہیں نیکر کے ساتھ بھی نماز جائز ہے۔ پانچ نمازوں کے پانچ وقت ہیں ۔ ہر نماز کو اس کے وقت پر ادا کرنا چاہئے بعض عورتوں کو سر سے پاؤں تک صحابہ ایک نماز کے آخر وقت اور ایک نماز کے ابتدائی وقت میں یکے بعد دیگرے شرط ہے۔ ظاہر ہے کہ نماز اللہ نماز پڑھ لیتے تھے ۔ اس کو جمع صوری " کہتے ہیں۔ حقیقت میں اس صورت میں ایک قیام بھی ہے لینے کھڑا رہا ۔ قہ نماز دوسرے کے وقت میں نہیں ہوئی ۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلمنے زمانہ حج میں کے مقدار بیٹھنا بھی ہے۔ آخر مر کے ہے ۔ میں ظہر و عصر اور مغرب و عشاء میں جمع تقدیم بھی کی ہے اور جمع تاخیر بھی کی ہے۔ بعض ائمہ فرائض تھے۔ سورہ فاتحہ اور اسے اس کو حج کے ساتھ خاص کھتے ہیں اور بعض سفر کے ساتھ خاص سمجتے ہیں بعض ضرورت پڑھنا اور نمازختم کرتے وقت ۔ پر مبنی سمجھتے ہیں۔ میرے پاس نماز چھوڑنے سے بہتر ہے کہ کسی ایک امام کے قول کے ایک میرے دوست مطابق ہی ہی مگر پڑھنا چاہئے۔ ایسے شخص کومیں تارک الصلوۃ اور عاص اور نافرمان شیروانی پر بگو لگاتے، پردا نہیں سمجھتا ۔ اور نہ اس کو گمراہ جانتا ہوں ۔ مگر میں پھر کہوں گا کہ آرام طلبی الگ چیز ہے اور ہو رہا ہوں ۔ مجھے نماز پر ان کا ضرورت الگ چیز ہے ۔ الضرورات تبيح المحذورات لینے ضرورت کے وقت صاحبو ! جس قدر ہو ممنوع چیز بھی کر سکتے ہیں۔ بعض جنگوں میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے پانچ نمازوں اللہ علیہ وسلم نے پانچ نمازوں ساتھ والعصر انا اعطینات کو ایک ساتھ پڑھا ہے ۔
پیرو ہوگیا۔ کوئی ہو گیا ۔ اگر کوئی شخص ابھی مسلمہ صاحبوا فوجی سپاہیوں کو اپنی ڈیوٹی پر رہنے کی ضرورت ہے ۔ نماز نہ پڑھنے سے جیسا کہ بچے اور گونگے کرتے ہیں تقدیم و تاخ نہ کر کے نماز و عیب ہی کردیں میں جمع صلاتی کو قضا رنے سے بہتر سمجھتا کہ عربی سورتیں، دعائیں یادتا
پر تو عمل ہو گیا جو ہرگز قرآن و حدیث کے خلاف نہیں۔ متنی سہولت ہے کہ سفر میں چار رکعت پڑھنا دشوار ہوتا ہے یعت پڑھو۔ سنن اور نوافل کے لئے وقت نہیں ہے تو دو علاقے نہ دو۔ ھی کوئی مشکل کام نہیں۔ وضو یا غسل کر لو اگر اس کی ضرورت ت رکھو ۔ نماز وقت پر ادا کرو۔ وقت سے واقف رہو بستر عورت یت کیا ہے ؟ پورے کپڑے پہنے ہوئے ہو تو ماشاء الله- بشرطیکہ ناف سے گھٹنے تک جو مرد کا ستر ہے ڈھک جائے ۔ ھکے رہنا چاہئے ۔ پنجے اور منہ کھلا ر ہے ۔ نماز میں نیت بھی ا عبر سے شروع ہوتی ہے جس کو تکبیر تحریمہ کہتے ہیں۔ اس میں پڑھنا بھی ہے ۔ رکوع بھی ہے۔ سجدہ بھی ہے ۔ التحیات یا بالا رادہ کوئی کام کر کے نماز ختم کرنا۔ یہ تو ارکان نماز تھے ۔ کام کے ساتھ کسی سورۃ کو ملالینا، ترتیب سے نماز پڑھنا، التحیات السَّلَام عَلَيْكُمْ وَرَحْمَةُ اللهِ پڑھنا واجبات نماز ہیں ۔
تھے مولوی جمال الدین وہ نمار پڑھتے، سر بر منصبداری پگڑی سر میں پاتا ہے پہنتے اورکہتے ہیں للہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر اتنا اہتمام کرنا بہت پسند آیا ۔ سکے قرآن شریف کے الفاظ کو تحقیق سے پڑھو۔ سورہ فاتحہ کے کے سے ، قل هو الله ان میں سے ایک سورہ بھی پڑھ لیں تو ختم سورہ مان ہوا ہے تو مسلمانوں کے ساتھ نماز کے کاموں کی نقل کرے - حضرت امام اعظم کے امام اعظم سے ایک روایت ہے جس کا ماحصل یہ ہے نہ ہوں تو فارسی یعنی اپنی مادری زبان میں پڑھ لو ۔ جب عربی 2-
کے سور ہے اور دعائیں یاد آجائیں تو پھر عربی ہی پڑھنا چاہئے ۔ مادری زبان یعنے فارسی وغیرہ میں نہیں پڑھ سکتے ۔ دوسرے مذاہب والے (اہل کتاب اپنی مادری زبان میں ترجمے پڑھ کر اصل کلام اللہ سے دور ہو گئے ۔ میرے پاس قرآن کو ہر گز نہ چھوڑنا چاہئے ، چاہے اس کے معنی معلوم ہوں یا نہ ہوں۔ قرآن کے الفاظ میں خود برکت ہے ۔ اگر تمہاری زبان سے صحیح تلفظ ادا نہیں ہوتا توکیا پروا کی بات ہے۔ کوشش تو کرو۔ اللہ کی عبادت سے دور تو نہ رہو ۔ ایک بزرگ کا قول ہے برا شہد تو خندہ زند اسید بلال یعنی بلال کی زبان سے شین نہیں نکلتی تھی ۔ تمہاری زبان سے شین نکلتی ہے ۔ بلال کا اسہد تمہارے اشہر پر ہنستا ہے کیوں کہ وہ دل سے بولتے تھے اور تم اشہد کہتے ہو مگر غفلت سے ۔ بعض لوگ بیماری یا درد کی وجہ سے کھڑے نہیں رہ سکتے یا سجدہ نہیں کرسکتے یا پر سمیٹ کر بیٹھ نہیں سکتے تو جس طرح بھی ہوسکتا ہے ادا کرنا چاہئیے چھوڑ نا بری بات ہے ۔
صاحبو! ہم اور ہمارے دوست دس محرم کو یعنے عاشورے کے دن مین گجرے الله عالی کانی سنبل ، چھپنا ، دادا خوردم ... پڑھ کر انچ چھالیتے ہیں، سکھیا چھیناک چبائیں تو کچھ نہیں ہوتا ۔ بزرگوں کے الفاظ کی یہ برکت ہے، قرآن کے تو کیا کہنے ۔ ایک صحاب نے کچھ پڑھنے کے لئے حضرت عبدالرزاق ہانسوی سے پوچھا اور آپ نے یا منڈان یا منڈان پڑھنے کے لئے فرمایا وہ صاحب یا حنان یا منان“ ایک زمانے تک پڑھتے رہے مگر کچھ فائدہ نہ ہوا انہوں نے حضرت سے عرض کیا ۔ حضرت نے فرمایا میں نے کس طرح کہا تھا ۔ عرض کیا یا ہنڈان یا منڈان، فرمایا جیسا فقیر کے منہ سے نکلا تھا ویسے ہی پڑھو ۔ پڑھا، فوراً کام ہو گیا ۔
نماز میں کسی چیز کی نمائش ہوتی ہے ؟ اپنی عبدیت کی اور خدا کی الوہیت کی نقیب آواز دیتا ہے، دربار میں حاضری کا وقت آگیا ہے۔ یعنے موذن اذاں دیتا ہے ۔ سب یا وضو منہ ہاتھ پاؤں دھو کر صف دربار میں شریک ہوتے ہیں ۔ سب سے بڑے علم کو پانا لاڈلیں) پیش کرنے کے لئے آگے بڑھاتے ہیں ۔ یعنی ایک شخص کو امام بناتے ہیں ۔ سپاسنامہ یا اڈریس ختم ہوتا ہے تو امام کے ساتھ سب گردن تسلیم جھکا دیتے ہیں لینے رکوع ہوتا ہے
پھر سب امام کے ساتھ ذو الجلال والاکرام کے قدموں پر سر رکھ دیتے ہیں لینے سجدہ کرتے ہیں۔ پھر اٹھتے ہیں اور دوبارہ پھر سجدہ کرتے ہیں۔ یہ ایک رکعت ہوئی یا ایک حصہ ہوا، یا ایک پارٹ ہوا ۔ اسی طرح صبح کو دور کھتیں اور ظہر عصر، عشاء میں چار رکھتیں ہوتی ہیں، اور مغرب میں تین رکھیں ۔ جلسے میں یعنی بیٹھ کر معراج شریف کا پارٹ کر کے دکھاتے ہیں یعنے معراج شریف میں جو کچھ ہوا تھا اس کی نقل کرتے ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم شان عزت کے سامنے عرض کرتے ہیں التحیات الله والصلوة والطیبات یعنی تمام اچھی باتیں عظیم الشان کمالات اللہ ہی کے لئے ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے السلام عليك أيها النبتي ورحمة الله وبرکاتہ یعنی اسے نبی کریم تم پر سلام اور رحمت اور برسیں ہوں حضرت دیکھتے ہیں سلام تو صرف مجھ پر عوام کو اپنے ساتھ لینے کے لئے عرض کرتے ہیں۔ السلام علينا و على عباد الله الصالحین“ یعنی سلام ہم پر بھی ہو اور دوسرے اچھے اللہ کے بندوں پر بھی ہو ۔
صاحبو ! یہاں تو صالحین کا ذکر ہے ہم گنہگار اور نافرمان کہاں جائیں ؟ خدا فرماتا ہے : رحمتي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ میری رحمت تمام چیزوں پر چھائی ہوئی ہے ۔ خدا کی رحمت سے مایوس نہ ہو ۔ اس کے بعد رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم پر درود پڑھتے ہیں ۔ سب سے افضل اور اعلیٰ درود وہ ہے جو التحیات میں پڑھا جاتا ہے ۔ اس کے بعد دعا مانگتے ہیں ۔ رَبَّنَا آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ - آخر میں دونوں طرف منہ پھیر کر سب پر سلامتی بھیجتے ہیں ۔
صوم (روزہ) :- صاحبو! روزہ بھی بڑی اہم عبادت ہے۔ مگر بیمار اور مسافر کو روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ۔ اگر کوئی شخص سخت محنت کرنے والا ہے ۔ سخت محنت کا پیشہ کرتا ہے اور روزہ رکھنے سے اس کی صحت کو نقصان پہنچنے کا احتمال ہے یا اس کے اہل و عیال کے نان و نفقہ پر اس کا اثر پڑتا ہے تو اس کو بھی روزہ چھوڑنے کی اجازت ہے ۔ مگر پھر جب بھی موقع ملے تو قضاء کر لے ۔ یا فدیہ ادا کر دے۔
اور اس کو ہضم کرتا دشوار ہو جاتا ہے۔ بعض حضرات دو دفعہ کھاتے ہیں، ان کو نوکری میں تو توشہ لیجانے کی ضرورت نہیں ہوتی۔ بعض بڑی سخت محنت کرتے ہیں اور رات دن میں ایک ہی دفعہ کھاتے ہیں ۔ صبح سے شام تک جن کا منہ چلتا رہتا ہے ان کو روزے میں ذرا تکلیف ہوتی ہے ۔ دو دفعہ کھانے والے صبح کھانا ذرا پہلے کھا لیتے ہیں لینے سر کو ۔ اور عصر کا کھانا مغرب کے بعد کھاتے ہیں یعنے افطار کرتے ہیں ۔ ایک دفعہ کھانے والے بجائے دو پہر کے مغرب کوکھانا کھالیں توان کو روزہ کچھ معلوم ہی نہ ہوگا۔ روزے کے بہت سے فائدے ہیں اور ان کا مقام یہ نہیں ہے ۔
ادھے دن ریں اور بے چینی اور آدھا دن کتنے بجے ہیں ؟ بہت وقت باقی ہے ۔ ہائے کیا گرمی ہو رہی ہے۔ کپڑا بھگاتے ہیں اور منہ پر پھراتے ہیں ، پھر رمضان کے مہینے میں دو چند سے چند خرچہ بہر حال روزہ رکھتے نہ پر ہیں، والے نہ رکھنے والوں سے بہتر ہیں۔ بعض لوگ روزہ رکھ کر لوگوں سے خوب لڑتے ہیں ۔ ثواب کو عذاب سے مبدل کرتے ہیں ۔
بعض لوگ کہتے ہیں۔ اسلام ایک فطری مذہب ہے ۔ اس کے نیک اثر سے کوئی نہیں چھوٹ سکتا ۔ پھر چھ مہینے رات اور چھ مہینے دن والے کیا کریں گے ؟ اس کے کئی جواب ہیں ۔
ایک تو یہ کہے نماز روزہ کچھ مسلمانوں سے خاص نہیں ہے ۔ معترضین عیسائی یا یہودی مذہب رکھنے والے ہیں ۔ وہ جو کریں گے ہم بھی کریں گے ۔
دوسرا جواب یہ ہے کہ قطبین کے پاس آدمی ہی نہیں رہتے تو پھر ان کے متعلق احکام تلاش کرنے کی کیا ضرورت ۔
تیسرا جواب یہ ہے کہ جس طرح آیسہ کے لئے تین حیض تین مہینوں میں مبدل ہو جاتے ہیں اس کے قائم مقام ہو جاتے ہیں ۔ چھ مہینے رات چھ مہینے دن رہے بھی تو کیا زمین کی روزانہ گردش کی وجہ سے تمام ثوابت چوبیس گھنٹے میں ایک دورہ کر لیتے ہیں اس میں سے بارہ گھنٹے کو دن سمجھوا اور بارہ گھنٹے کو رات گھنٹوں کے لحاظ سے نمازوں کا بھی انتظام کرو۔ اور...
اور روزوں کا بھی ۔ غرض کہ اللہ کی یاد ضروری ہے ۔ اس کے احکام کی اطاعت لا بد ہے۔ جس کے دل میں اللہ کا خیال ہے اللہ سے ڈرتا ہے وہ کسی حال عبادت کے لئے کوئی نہ کوئی صورت اختیار کر ہی لے گا ۔ نہ کرنے والے کے ہزار حیلے ہیں .
صاحبو! اگر کوئی شخص بیمار ہے تو وہ شام صبح دو وقت کسی غریب کو کھانا کھلادے اللہ تند درست کر دے . قوت عطا کر دے تو روزوں کی قضاء بھی کرلے ۔ اگر کوئی شخص شیخ خانی ہے، اتنا بوڑھا ہو گیا ہے کہ روزہ رکھ ہی نہیں سکتا تو اس کو دو وقت کسی غریب کو کھانا کھلا دینا کافی ہے ۔
صاحبو ! رمضان کا مہینہ ختم ہو جائے تو غریبوں کو فطرہ دو کہ وہ بھی عید منالیں اور تمہاری خوشی میں وہ بھی شریک ہو جائیں ۔
روزے میں اللہ کی احدیت اور صمدیت کا ظہور ہوتا ہے ۔ نہ جو رو کی حاجت نہ کھانے پینے کی ضرورت ۔ روزے میں دوسرے غریبوں کے بھوکے رہنے کا احساس ہوتا ہے ۔ روزہ خدا کا ہے اور اس کا بدلہ خدا ہے ۔
حج :- فَسِيرُوا فِي الْأَرْضِ وَانْظُرُوا كَيْفَ كَانَ عَاقِبَةُ الْمُكَذِّبِينَ - زمین میں ذرا سیر تو کرو ، سفر کر کے دنیا کا حال تو دیکھو، تکذیب کرنے والوں، احکام الہی کو نہ ماننے والوں کا انجام کیا ہوا ؟ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ - دنیا اور آخرت دونوں کھو بیٹھے ۔ دونوں میں خسارہ ہوا ۔ نقصان ہوا ۔ یہ تو کھلا خسارہ ہے ۔ یہ نقصان چھپانے سے نہیں چھپتا ۔
یہ حج کیا ہے ؟ یہ ابراہیم علیہ السلام، بیوی ہاجرہ، اسمعیل علیہ السلام کی بندگی اور پریشانیوں میں گرفتار ہونے کی تمثیل کا نام ہے۔ ابراہیم علیہ السلام کو اللہ تعالیٰ کا حکم ہوا: ابراہیم کیا تو مجھے چاہتا ہے ؟ ۔ تجھے چاہوں گا تو پھر کس کو چاہوں گا ۔ ہم تجھ کو آگ میں پھینک دیتے ہیں ۔ جی درست۔ دشمن ابراہیم علیہ السلام کو جلانے کے لئے واگنوں گاڑیوں میں آگ روشن کرتے ہیں ۔ فرشتے دوڑتے ہیں۔ ابراہیم اگر آپ کہو تو ہم پہاڑوں کو...
لڑا دیتے ہیں۔ آگ خاک بن جاتی ہے۔ ایک فرشتہ کہتا ہے ۔ میں پانی برسا دیتا ہوں ۔ ہر ایک فرشتہ اپنی اپنی طاقت و قوت کا مظاہرہ کرنا چاہتا ہے ۔ ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں۔ یہ آپ اپنے سے کہتے ہیں یا خدا کا حکم ہواہے “۔ فرشتے عرض کرتے ہیں ” ہم آپ کی ہمدردی میں کہہ رہے ہیں۔ ابراہیم علیہ السلام فرماتے ہیں علمه بحالی یعنی عن سوالی عمه حرت صدیقی میرے سب حال سے وہ واقف ہیں ہے عبث یاد دہانی میری ۔
ابراہیم علیہ السلام کو ایک منجنیق میں بٹھاتے ہیں ۔ منجنیق کو زور سے گھما کر پھینکتے ہیں ان کا پرورش کرنے والا رب العالمین آگ کو حکم دیتا ہے ۔ يَا نَارُ كُونِي بَرْدًا وَسَلَامًا عَلَى إِبْرَاهِيمَ اے آگ ابراہیم پر سلامتی کے ساتھ ٹھنڈی ہوجا، آگ تھی یا باغ تھا۔ یہ کن فیکون والے کا حکم ہے۔
ابراہیم علیہ السلام کو بڑی عمر میں بچہ ہوا ۔ ابراہیم تو مجھے چاہتا ہے یا اس بچہ کو؟ مالک میں تیرے سوا کسی کو نہیں چاہتا ۔ اچھا تو ایسے لق و دق جنگل میں لے جا کر پھینک آجہاں چڑیا ہوں نہ کرے ، کوا کائیں نہ کرے ۔ جاتے ہیں ۔ بیوی بچے کو مکہ شریف کے میدان میں چھوڑ کر آتے ہیں اور پلٹ کر بھی نہیں دیکھتے کہ ان پر کیا گزرے گی۔ بچہ پیاس سے تڑپ رہا ہے بی بی ہاجرہ صفانامی پہاڑ پر پہنچتی ہیں دیکھتی ہیں کہ کہیں پانی ہے کہ نہیں ۔ پانی کہاں ! مروہ پہاڑی پر چڑھتی ہیں دیکھتی ہیں اور پانی نظر نہیں آتا، کئی چکر کاٹتی ہیں۔ بچہ پیاس کی شدت میں زور سے لات مارتا ہے۔ اور زمین سے پانی نکلنا شروع ہوتا ہے ۔ بی بی ماجرہ دیکھتی ہیں کہ بچے کے پیروں تلے سے پانی ہے کہ ابل رہا ہے ۔ بچے کو اٹھا لیتی ہیں۔ پانی ہے کہ بڑھتا چلا جارہا ہے ۔ پکار کر فرماتی ہیں زم زم ، رک رک - زم زم کا کنواں پیدا ہوتا ہے ۔ دور دور سے چڑیاں اور کوے آکر پانی سے سیراب ہوتے ہیں ۔ پروندوں کو آتا دیکھ کر آدمی بھی آجاتے ہیں اور اچھی خاصی آبادی ہو جاتی ہے ۔ بچہ بڑا ہوتا جارہا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دادا ہونے والا ہے ۔ ابراہیم علیہ السلام کا تو بیٹا ہے ہی۔ چہرہ انور سے نور الہی ہے کہ نکل رہا ہے ۔ ابراہیم تیرا بچہ کیسا ہے کچھ معلوم ہے ؟ مجھے تو کچھ معلوم نہیں وہ دانا بینا ہے مجھے معلوم ہوگا ۔ بیٹے کو دیکھ کر طبعی محبت جوش کرتی ہے۔ حکم ہوتا ہے ابراہیم تو مجھے چاہتا ہے یا اولاد کو؟
مالک تجھے چاہتا ہوں “۔ ”اچھا تو چھرائے اور اس کے سر کو تن سے جدا کر دے“ ”جی اچھا چھا۔ بیٹے کو اچھے کپڑے پہنا کر منی کے مقام میں لے جاتے ہیں۔ شیطان آتا ہے اور بیوی ہاجرہ سے کہتا ہے " ابراہیم تمہارے بچے کو کہاں لے جارہے ہیں ؟ کہیں شادی بیاہ ہوتی ہوگی ۔ نہیں ۔ اسمعیل کا گلا کاٹنے لے جارہے ہیں ۔ کیا قصور کیا نہیں حکم خدا ہے حکم خدا سے روکنے والا تو کون ہے؟ ” تو شیطان ہے۔ مٹھی بھر کنکر لے کر اس پر جھکتی ہیں اور وہاں سے چلا جاتا ہے۔ اسمعیل کے پاس پہنچتا ہے " حسن وجمال کے دیوتا تم کو ابراہیم کہاں لیجا ہے ہیں کہیں شادی ہوتی ہوئی نہیں تمہارا گلا کائیں گئے ۔ میں نے کیا قصور کیا ۔ حکم رب ہے پھر پر روکنے والا ہے تو کون ہے۔ مٹھی بھر کنکر لے کر پھینکتے ہیں، وہ بھاگ جاتا ہے۔
شیطان ابراہیم علیہ السلام کے پاس جاتا ہے ؟ بڑے حضرت بیٹے کو کہاں لے جارہے ہو؟ ذبح کرنے کو کیا آپ کو وحی ہوئی ہے ” نہیں میں نے خواب میں دیکھا ہے خواب وخیال کا کیا اعتبار میں پیغمبر ہوں۔ میرا خواب بھی رویائے صادقہ ہے۔ تو ملعون شیطان ہے، دور ہو۔ اور مٹھی میں کنکر لے کر پھینکتے ہیں اور وہ بھاگ جاتا ہے ۔ بیٹے کو اوندھا لٹاتے ہیں ۔ اپنے آنکھوں پر پٹی باندھ لیتے ہیں اور چھرے پر اپنا زور لگاتے ہیں۔ رب العالمین کی رحمت جوش کرتی ہے اور ابراہیم امتحان میں کامیاب ہو جاتے ہیں ۔ اللہ رب العالمین اسمعیل کے عوض دینے کو بھیج دیتا ہے ۔ فرماتا ہے ابراہیم تو نے اپنے خواب کو سچا کر دکھایا آنکھوں سے پٹی نکالتے ہیں تو کیا دیکھتے ہیں کہ بیٹے کی جگہ دینے کو ذبح کر رہے ہیں ۔ اٹھتے ہیں اور اس امتحان کی کامیابی پر اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں ۔
سمجھے ہم ابراہیم ، ہاجرہ اور اسمعیل علیہم السلام کے واقعہ کو منظر عام پر عملی صورت پیدا کر کے نمائش کرتے ہیں ۔ مظاہرہ کرتے ہیں ۔
پہلے زمانے میں یہ اگن بوٹ کہاں تھے ۔ ہوا چلی تو چلے، نہ چلی تو کھڑے ہو گئے ۔ چھوٹے چھوٹے جہاز موجوں کے ساتھ کر نہیں بدلتے ۔ ایک موج آئی اور کیڑے شہر اور دو مہینے کے بعد جہاز ساحل پر لگا۔ راستے میں ڈاکو چور پہلے لڑتے مارتے ۔ آدمی گر جاتا
تو جیب ٹٹولتے، کچھ روپئے مل گئے تو خیر ورنہ ایک لات مار کر چلے جاتے ۔ اونٹوں پر
بیٹھ کر مدینہ شریف کے قریب پہنچے ۔ اتنے میں ڈاکو آن پہنچے۔ جو نیچے سو بچے بیچنے والوں
کے جیبوں میں کچھ نہ رہا ۔ اس طرح خدا و رسول کے عاشق بیچ کرتے تھے ۔ اب کیا ہے
احرام باندھ کر ہوائی جہاز میں بیٹھ گئے ۔ صبح ہوئی تو جدہ میں تھے ۔ وقت تنگ تھا تو سیدھے
عرفات کو پہنچے۔ وہاں سے منی کو پہنچے۔ منی سے مکہ شریف پہنچے ۔ طواف کر لیا، چلو حج ہو گیا
اتنی سہولتوں کے باوجود تواب سے محروم رہنا بدنی ہے ۔ بعض تو مدینہ شریف کو بھی نہیں
جاتے اور جاتے ہیں تو چند گھنٹوں میں جدہ سے مدینہ شریف پہنچ جاتے ہیں ۔
:
واقعہ یہ ہے کہ ترکوں نے عربوں کو ایسا پالا پرورش کی کہ جسے کوئی اپنے مرشد زادوں
کی خدمت کرتا ہے ۔ ان مرشد زادوں نے اپنے معتقدین کی کچھ قدر نہ کی۔ پیدا ہوتے ہی تا ان عربوں کی پرورشی کے لئے وظیفے جاری ہوگئے۔ یہ معتقدین خدمت کرتے کرتے عاجز ہو گئے
عاجز
بگڑے تو ایسے بگڑے گویا کہ اسلام کو سلام کردیا ۔ اب سعودی سلطنت ہے ۔ ڈاکوؤں کا
صفایا ہوگیا ۔ چور بے دست ہو گئے ۔ جہاں کسی نے بے اجازت کسی چیز کو اٹھا یا وہیں اس کو
اپنے ہاتھ سے ہاتھ دھونا پڑا ۔
کوظا.
صاحبوا یہ حج کیا ہے ؟ هذا جنون العاشقین کا مظاہرہ ہے۔ عاشق سرگشته
وظ دور رہنے کی نہیں گھر چھوڑا ہوں بچوں کوچھوڑا، قرابتاروں کے منہ لوظاہر دور رہنے کی برداشت نہیں ۔ گھر دار چھوڑا ، بیوی بچوں کو چھوڑا، قرابتداروں سے منہ سے منہ موڑلیا ۔ دوست آشنا کو چھوڑ دیا ۔ حجر خار دریا پار سفرکا تہیہ کرلیا جہاں تک ریل ملی ، ریل -
میں بیٹھ گیا۔ آگے سن رہے علی اللہ و کت کہ کر جہاز پرسوار ہوجاتا ہے۔ پھر باب الہند سے تو
عدن سے آگے بڑھتا ہے ۔ جہازراں الارم دیتا ہے ۔ فرما پھونک دیتا ہے ۔ سب لوگ نہا لیتے سے بڑھتا ہے۔ دیتا ہے۔ دیتا ہے جب سب لوگ نہایا
سا ہے ۔ دیتا ہے۔ ہے۔ سب
ہیں اور احرام باندھ لیتے ہیں۔ احرام کیا ہے ؟ عاشق سرگشتہ چادر کے دو ٹکڑے کرتا ہے
اور اس سے اپنا کفن باندھ لیتا ہے ۔ ایک حصہ باندھتا ہے، ایک اوڑھتا ہے اور دیوانہ وار لیتا ۔
لبیک لبیک، حاضر محضر کی صدا دیتا ہے ۔ سر کے بال بڑھ گئے ہیں۔ کچھ جوئیں بھی پڑگئی ہیں
بعض دفعہ کفن کے حصہ لینے تہبند میں بھی جوئیں پڑ جاتی ہیں ۔ مگر ایک جوں کو بھی نہیں مار سکتا
صد
اللہ اللہ کر کے جدہ کو پہنچتے ہیں ۔ وہاں سے مکہ شریف کو حاضر ہوتے ہیں۔ کعبۃ اللہ شریف کو دیکھ کر اک جنون محبت جوش کرتا ہے اور خانہ خدا کے سات دفعہ صدقے ہوتا ہے۔ ہو سکتا ہے تو حجر اسود کو بھی بوسہ دیتا ہے ۔ وہاں سے مقام ابراہیم میں جہاں ابراہیم علیہ السلام کا نشان قدم ہے دو رکعت نماز حصول برکت کے لئے پڑھ لیتا ہے ۔ وہاں سے بی بی ہاجرہ کی تقلید میں سات دفعہ دوڑتا ہے ۔ چلو عمرہ بھی ہو گیا، طواف بھی ہو گیا ۔ آٹھویں ذیحجہ کو پھر ایک جوش اٹھتا ہے ۔ منیٰ میں ذرا دم لے کر عرفات کی طرف دوڑتا ہے ۔ وہاں خلق خدا کا اژدھام ہے ۔ ایک یہ عاشق ہی نہیں ، لاکھوں عاشقوں کا جمگھٹا ہے ۔ منیٰ آتا ہے وہی لبیک کی چہل پہل ہے ۔ ابراہیمی ، اسماعیلی، ہاجرہ کی اتباع میں دیوانہ وار کنکر پھینکتا ہے ۔ جان قربان کرنا چاہتا ہے مگر ارحم الراحمین نے جہاں ابراہیم و اسمعیل کی قربانی قبول کر کے اسماعیل کو بچا لیا اس کی بھی جان بخشی فرماتا ہے۔ پھر ایک دفعہ کعبۃ اللہ شریف کے پاس حاضر ہوتا ہے ۔ اور طواف و سعی کرتا ہے لینے صفا مروہ دوڑتا ہے ۔ منیٰ پہنچ کر سر منڈوا لیتا ہے ۔ اور کعبۃ اللہ شریف کے پاس حاضر ہو جاتا ہے ۔ جو خوش قسمت ہیں وہ مدینہ شریف پہنچتے ہیں اور زیارت نبوی قبر مبارک سے مشرف ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد بادل ناخواستہ یہ دیوانہ اپنے وطن کو واپس آتا ہے۔
صاحبو! کعبۃ اللہ شریف کئی دفعہ ٹوٹا اور کئی دفعہ بنا۔ کعبۃ اللہ شریف اگر نہ ہو تو کیا نماز اور حج موقوف ؟ نہیں! مقصود جہت جامع ہے ۔ نہ نماز رک سکتی ہے نہ حج رک سکتا ہے ۔ یہ سب جوش محبت کے مظاہرے ہیں ۔ اسلام میں کعبۃ اللہ شریف کی نماز نہیں پڑھی جاتی بلکہ بیت اللہ شریف کی طرف نماز پڑھی جاتی ہے۔ چاہے کعبۃ اللہ شریف ہو یا نہ ہو ۔ سبحان اللہ کیسے جذبات محبت دکھائے گئے ۔ مگر مقصود صرف خدا تھا ۔ اللہ اکبر اللہ اکبر ۔
زکوٰۃ :- تیرہ سو سال سے زیادہ زمانہ گذر گیا ۔ ابھی مسلمانوں میں اشتراکیت بالشویزم نہیں پیدا ہوا اس کی کیا وجہ ہے؟ اسلام میں روپیہ ایک جگہ رہنے کے لئے نہیں ہے۔ غریبوں کی امداد کرنا اسلام میں ضروری ہے ۔ آدمی مرتے ہی اس کا پیسہ اس کا مال سب وصیت اور توریت میں تقسیم ہو جاتا ہے ۔
سب وصیت اور توریت میں تقسیم ہو جاتا ہے ۔ غریبوں کو زکواۃ دینا ایک ایسا فرض ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مانعین زکوۃ سے جہاد کیا ۔ اسلام میں ہمسایہ کا بھی حق ہے ۔ چاہے غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو ۔ قرابت داروں کا بھی حق ہے ۔ زکوۃ کس کو دی جاتی ہے ؟ مال داروں سے لی جاتی ہے اور غریبوں کو دی جاتی ہے ۔ ایک زکواۃ نہ دینے کی وجہ سے مسلمانوں کے تمام کام خراب ہورہے ہیں ۔ اگر زکواۃ دیتے رہتے تو صبح سے شام تک چندے بازی کی بہت کم ضرورت ہوتی۔ زکوۃ جمع کرنا اور مناسب مقام پر صرف کرنا یہ کام حاکم کا ہے ۔ اسلامی حکومت جہاں باقی نہیں ہے وہاں مسلمانوں کو چاہئے کہ اجتماعی طور سے اس فنڈ میں روپیہ جمع کر کے تبلیغ دین میں ، مفلس قرابتداروں میں ، قرضداروں میں اور دوسرے ایسے امور میں جو خود قرآن شریف میں مذکور ہیں زکوٰۃ صرف کی جائے ۔
زکواۃ اسلام کا بنیادی اور فنڈا مینٹل اصول ہے ۔ اور وصیت کی بھی بڑی تاکید ہے۔ بیٹوں کے رہتے ہوئے پوتے اور نواسوں کو کوئی حصہ نہیں ملتا ! وصیت سے ان کی مدد کرنے میں کون چیز مانع ہے ؟ قرآن شریف میں 'مِنْ بَعْدِ وَصِيَّةٍ تُوصُونَ بِهَا أَوْ دَيْنٍ' یعنی توریت کا حکم وصیت اور قرض کے بعد ہے ۔ کیوں کہ قرضدار تو کسی حال اپنا پیسہ وصول کرے گا۔ ان محروم الارث قرابتداروں اور دیگر نیک کاموں میں ثلث مال تک وصیت کرنے کا حکم ہے ۔ افسوس ! لوگ قرآن شریف تو پڑھتے ہیں مگر اس پر عمل نہیں کرتے ۔ اور شکایت کرتے ہیں کہ اسلام میں محروم الارث قرابتداروں کے لئے کوئی حکم نہیں۔ خود قرآن پر عمل نہ کریں اور خود ہی شکایت کریں۔ ہمارے پاس عامتہ الناس سے قرابتداروں کی زیادہ اہمیت ہے ۔ معذور قرابتداروں کی پرورشی بھی بڑی اہمیت رکھتی ہے۔
زکواۃ سے اللہ تعالی کی شان ربوبیت ظاہر ہوتی ہے ۔ اور زکواۃ دینے والا اس کا مظہر بن جاتا ہے ۔ خود بھی دیتے تو سمجھتے کہ اللہ دے رہا ہے اور میں اس کا ہاتھ بن گیا ہوں ۔ دے کر اپنے ہاتھ کو بوسہ دیتے ہیں ۔
۳۹
صلائے عام
أنظر إلى مَا قَالَ وَلَا تَنظر إلى مَنْ قَالَ
صلات عام ہے یاران نکتہ داں کے لئے
آج کل دنیا کیسے جو بن پر ہے، اپنے کیسے کمالات دکھا رہی ہے ۔ مواصلات اور آمدو رفت کی ان میں ہزاروں آمد و رفت کی چیزیں سفر میں کیسی سہولتیں پیدا کر رہی ہیں۔ پہلے زمانے میں قحط میں ہزاروں
آدمی مر جاتے اور ذریعہ ملاقات مفقود یا دشوار ہونے کی وجہ سے کوئی کسی کی مدد نہیں کر سکتا
تھا۔ اب موٹریں ہیں، ریلیں ہیں، ہوائی جہازمیں سنتے ہیں کہ ایٹمی قوت سے اب سے بھی زیادہ اند
و دوسرے نقل و حرکت میں سہولت ہوگی ۔ ایک شخص دوسرے شخص سے ملے ہیں بلکہ ایک قوم دوسری قوم و میں ۔ دوسرے شخص ۔
ملنے میں کتنی سہولتیں پیدا ہوگئی ہیں۔ اڑن کھٹولا اہم ہم کہانیوں میں سنتے تھے ۔ اب اب ط طیاروں کو
آنکھوں سے دیکھ رہے ہیں پہلے ترقی کہاں تھی۔ ٹیلیفون کر رہتا۔ ریڈیو اور لورین کہانی سے دیکھ رہے ہیں۔ برق
سے
دیکھو کیسے کیسے ایجادات ہو رہے ہیں ۔
آپ نے جتنا کچھ بیان کیا دنیا کا ایک پہلو ہے ۔ اس کے مقابل دوسرا پہلو کیا ہے ؟
ہر ایک دوسروں سے اپنی پرستش کروانا چاہتا ہے ۔ دوسروں کا مال لوٹ لینا ، دوسروں کو
قبریں سلا دینا نہیں بلکہ نیست و نابود کرنا مقصود ہے ۔ آپ مواصلات میں سہولت پیدا ہونے
کو بہت اہم سمجھتے تھے۔ اب یہی مواصلات دوسروں کو تباہ کرنے میں سہولت پیدا کر ر ہے
ہیں ۔ ابھی آپ نے ایٹمی قوت کا ذکر کیا۔ میں کہتا ہوں یہی ایٹمی قوت عام لوگوں کو عام لوگوں کو تباہ کر کے
رکھے گی۔ ایک طرف اشتراکین اور ایک طرف سرمایہ دار ایک دوسرے کو ہلاک کرنے کے
لئے منظر میں ۔ آپ کہتے ہیں ہر طرف آرام ہے۔ میں کہتا ہوں ہر طرف بے چینی ہے اور سب اس
وقت سے خائف ہیں کہ یہ ایٹم بم میڈروجن بم کب کام میں لائے جائینگے اور یہ دنیا اور اس کے
رہنے والے کب کتم عدم میں آرام سے سو جائیں گے۔ دنیا میں تو راحت و اطمینان معدوم ہے ۔
اور تباہی کے بادل تمام لوگوں کے سروں پر منڈلا رہے ہیں۔ یہ سب کیوں ہو رہا ہے ؟ خدا کو بھول
گئے ہیں۔ خدا کی پرستش اب کہاں ، گھر گھر دیوتا ہے جس کی پوجا کی جاتی ہے۔ باہر کیوں جائیں خود اپنی
پرستش کرتے ہیں اور دوسروں کو بھی اپنی پرستش پر مجبور کرتے ہیں۔
خدا سے منھ موڑے ہو تو اب آرام کہاں ؟ چین کو ہر ؟ ہمارے پاس وحدت سے راحت
ہے اور کثرت سے زحمت ۔ خدا کو پکڑو، اس کا دامن رحمت ہاتھ سے جانے نہ دو ۔ خدا ایک ہے ۔ عین
وحدت ہے ۔ تم اس وحدت کے زیر سایہ نہ رہو گے تو اطمینان کہاں سے پاؤ گے ؟
آج کل ایک خدا کا مسئلہ سب کے پیش نظر ہے۔ بت پرستی کرنے والے بھی دعوی کر رہے
ہیں کہ ہم بہت پرستی نہیں کرتے بلکہ خدا پرستی کرتے ہیں۔ خدا تو سب کا ہے ۔ ربوبیت اس کی
شان ہے ۔ حیات ، علم سماعت ، بصارت، قدرت اس کے صفات ہیں۔ تم کو چاہئے کہ خدا
کے رنگ میں رنگین ہو جاؤ ۔ اللہ کے رنگ سے کس کا رنگ اچھا ہے ؟ اللہ کی صفت تو حیات
ہے۔ حیات دینا ہے تم تو لوگوں کو مارنے اور برباد کرنے کے لئے کوشش کر رہے ہو ۔ خدا کی صفت
ہے ربوبیت ، پالنا، پرورش کرنا ۔ تم اپنا تو پیٹ ہی بھرتے ہو، اور دوسروں کا کھانا چھینے کے
لئے سرگرم ہو ۔ خدا کی صفت ہے رحمت اور تم سے نمایاں زحمت اور مصیبت ہے ۔ تم اس کو چاہتے
اور اس سے محبت کرتے تو اس کے بناے ہوئے کھلونوں کو ، پتلیوں کو ضائع کرنے کے لئے جد و تم
نہ کرتے۔ خدا کا کام ہے ہر چیز کو پیدا کرنا اور تمھارا کام ہے ہر چیز کو نا کرنا۔ خا کو سمجھتے تو اس کے
مصفات تم سے بھی ظاہر ہوتے تم خدا کی تصویر بن جاتے ۔ مگر اپنی تصویر جو پیش کر رہے ہو وہ خدا
کی نہیں شیطان کی ہے ۔ ہمارے پاس وحدت میں راحت ہے اور کثرت میں آفت ہے۔
ذرا غور کرو مختلف چیزوں میں جب میزان قائم ہوتا ہے اور تناسب پیدا ہوتا ہے تو وہ دھات
کی صورت لیتی ہے ۔ یہ وحدت صورت شکل میں آتی ہے تو وہ سن بنتی ہے ۔ اعطاء کے حرکات
میں تناسب پیدا کرتی ہے تو وہ ادا ہو جاتی ہے ۔ ضربات میں پیدا ہوتی ہے تو وہ تار بنتی ہے
آواز میں جاتی ہے تو سر بنتی ہے ۔ کیا سریلی آواز ہے ۔ یعنی اس کی آواز میں کس قدر تناسب
ہے۔ وحدت ہے۔ تم تو جس کو دیکھتے ہو غیریت کی نگاہ سے دیکھتے ہو ۔ یہ غیریت یہ کثرت
آفت ہے ۔ قیامت ہے ۔ سرایا لعنت ہے ۔ خدا سے ربط پیدا کرو ۔ اور سب میں خدائی رشتہ
جوڑو ۔ اللہ کے احکام پر چلو جس بات سے منع کیا ہے اس کو ہرگز مت کرو. چند باتیں ہیں اگر ان
کا لحاظ رکھو گے تو تمہارا دین بھی اچھا ہو گا دنیا بھی ۔
تکبیر :۔ اپنے کو دوسروں سے بہتر سمجھنا، یہ تکبرشیطانی صفت ہے ۔
خدا نے دیا ہے تو پھر شکریہ ادا کرو۔ مگر دوسروں کو ذلیل تو مت سمجھو۔
عجب :- خود پسندی ۔ اپنے میں آپ نازاں کہ میں اچھا ہوں ۔ تکبر میں دوسروں کو
دیکھنا پرتا ہے اور عجب میں دوسروں کو دیکھنے کی ضرورت نہیں بلکہ میں اچھا میں عالم
میں نیک، میں خوبصورت ۔ دنیا پھر کر دیکھو گے تو تم سے زیادہ مالدار بھی ہیں۔ خوبصورت
بھی ہیں، قوی اور طاقتور بھی ہیں نہ دنیا کا پیسہ قابل اعتماد نه حسن و جمال قابل بھروسه
خاک کے پہلے بنے ہو تو خاکساری چاہئے ۔
غیبت : دوسروں کی برائیاں رونا ۔ بعض لوگ بڑی جرأت سے کہتے ہیں کہ
ہم جو کچھ کہ رہے ہیں سچ ہے۔ میں کہتا ہوں سچ نہ ہوتا تو غیبت نہ ہوتی بلکہ بہت ہوتی ۔ دنیا
میں اکثر لڑائیاں جھگڑے بدگوئی سے پیدا ہوتے ہیں تم کس کو برا نہ بولوگے تو دوسرا کا دیوانہ کیے
خواہ مخواہ تمہارے سے لڑے گا ۔ آدمی کو اپنی غلطی معلوم نہیں ہوتی ۔ دوسرے کی آنکھ کا تنکہ نظر
آتا ہے اور اپنے گلے کا طوق نظر نہیں آتا ۔
راست گوئی :- سمح بولو مگر بے ضرورت نہ بولو - آدمی زیادہ گوئی کرتا گوئی کرتا ہے تو
اس سے زیادہ غلطیاں صادر ہوتی ہیں ۔ زبان ہے تو چھوٹی چیز مگر بڑے بڑے فسادات
اسی سے ہوتے ہیں ۔
حسد :- دوسروں کو خوش حال دیکھ کے جلنا اور دل میں خواہش رکھنا کہ اس کی
عزت و آبرو باقی نہ رہے ۔ دنیا میں سب سے پہلا گناہ جو ہوا حسد ہے ۔ شیطان جل کر آدم
کی عزت دیکھ نہیں سکا۔ پھر کب کیا پھر کونہ مانے پرتیار ہوگیا اور امیوں کو گرا کرنے
احسد
کے لئے دل میں ٹھان لیا ۔ دیکھو یہ ساری بلاؤں کی اصل کیا تھی ؟ حسد - حسید ایک آگ
ایک طرف وہ خود جلتا جلتا فنا ہو جاتا ہے۔ حقیقتا حسد
ہے۔ دوسروں کو نقصان پہنچانا ایک طرف وہ خود جلتا جلتا نا ہوجاتا ہے۔ حقیقتا حسد
خدا پر اعتراض کرنا ہے کہ خدا نے غیر مستحق کو دیا اور مجھے نہیں دیا ۔ کرنا ہے کہ خدانے غیر وردیا اور ۔
ریا :- دکھا دے کے کام ۔ دوسروں کو دکھانے کے لئے کوئی اچھا کام کرنا ایک
قسم پروا ۔ قسم کا شرک ہے۔ تمہارا مقصود اگر خدا ہوتا توتم کو دوسرں کی کیا پروا ہوتی ۔ تم نے تواپنی عبادت
کا بدلہ آدمیوں سے حاصل کر لیا ۔ عابد، نیک مشہور ہو گئے، اب خدا سے کس بات کا بدلہ چاہتے ابدلہ سے حاصل کر لیا۔ عابدہ ایک ہو گئے، خدا سے کس بات بدلہ چاہتے
ہو۔ تو بہ کرو ۔ ریا سے بچو کام کرو تو خالص اللہ کے واسطے کرو ۔ کام میں اخلاص بڑی اہم
چیز ہے ، یہ رذائل ہیں ، عیوب ہیں ۔ اب ہم چندا اور باتیں بیان کرتے ہیں ان کو بھی یاد رکھو چند اور ہیں ان کو
ایک اہم بات یاد رکھنے کی ہے ۔ جھوٹ سے بچنا۔ جھوٹ ہمیشہ ذلیل و خوار نا قابل
اعتبار - دوسروں سے ڈر کر جھوٹ بولنا یہ اصل میں اللہ سے نہ ڈرنا ہے ۔ جو اللہ سے ڈرتا ل نہ جو سے
ہے وہ کسی سے نہیں ڈرتا ۔ دوسروں کے ہاتھ میں دھرا کیا ہے کہ نفع نقصان دے گا۔ مکاری
کرنا ۔ لوگوں کو دھوکے دینا۔ وہ بھی چندمیپیوں کے لئے یا جھوٹی عزت کے لئے دوسروں کو دیکھو
دنیا، خود کو دھوکہ دینا ہے کہ بری بات کو اچھی سمجھ رہے ہیں ۔ اللہ کا دل بڑا ہے، اس کا قصور
کردو تو مکن ہے کہ بخش دے۔ یہ آدمی بڑے چھوٹے دل کا ہے ۔ اگر تم نے اس کا قصور کیا ہے
تو وہ ہر گز نہیں بخشتا دیکھو! ہر چیز کا ایک حق ہے اور حقدار کو اس کا حق نہ دینا ظلم ہے۔ ماں
باپ کی عزت کرو، خدمت کرو ، خور و بچوں کو کھلاڈ پلاؤ، یہ ان کا حق ہے ۔ قرابت داروں کا
بھی حق ہے ۔ پڑوسیوں کا بھی حق ہے۔ سلطنت کا بھی حق ہے۔ سلطنت کے دیگر ارکان کا بھی
حق ہے ۔ اور تو اور تمہارا بھی تم پر حق ہے۔ تم خود کشی نہیں کر سکتے ۔ ضرورت سے زیادہ کھانا بھی
ظلم ہے ، ضرورت سے زیادہ بھوکا رہنا بھی ظلم ہے۔ ہم اپنے آپ کو تکلیف دیتے ہیں نہ کہ دوسرے
کو اجناب من ا تم اپنے کب ہو؟ تم تو دوسرے کی ملک ہوا اس کے بندے ہو۔ اگر اپنے آپ
کو راحت میں رکھنا نہیں چاہتے تو اللہ کے بندے یعنی خود کو تکلیف دینے کا کیا حق ہے ۔
یاد رکھو! پارہ نقطہ اعتدال پر رہے ۔ گرمی زیادہ ہوئی تو حرارت اور موت ۔ گرمی
کم ہو جائے تو ضعف اور موت -
ایک بات یاد رکھو! قوم کے گہنگار مت بنو - قومی گناہ کرو گے تو تمام افراد قوم کے
گنہگار بنو گے ۔ نا جائز طور سے ایک پلیہ قوم کا لینا تمام قوم کے افراد کو باز پرس کرنے کا حق
دینا ہے۔
ایک بات اور یاد رکھو! امن تمام ضروریات سے اہم ہے ۔ بدامنی سے تمدن خراب
ہو جاتا ہے ۔
۔
ایک اور بات یاد رکھو! بڑے شہر کے مقابل چھوٹے شہر کو اختیار کرد، مگر ہمیشہ حق بات
کہو بہت ہے تو حق بول کر مرد یہی عرفان ہے ۔ یہی گیان ہے ۔ دھیان ہے۔
خدا کو جانتے ہو تو اس کے حکموں کو مانو ۔ اس کے احکام کلی ہیں۔ لہٰذا شخصی فوائد کو
چھوڑ و شخصی فوائد پر کئی فوائد و ترجیح دو یہی ایمان ہے۔ یہی دھرم ہے ۔ تم نادان ہو ۔ جاہل
ہو، ایسے کی بات پر چلو جس کی انتہا خد پر مو عقل کے ڈھکوسلے، نفسیات کے کرشے سب ہیچے
بے پایہ بات لیے پیندے کا لوٹا ۔ جو خدا سے لیتا ہے، اس کے حکم پر چلتا ہے، ماشاء اللہ اس کی
کیا بات ہے۔ یہ تو سب ظاہر کی باتیں تھیں اور ظاہر کی اصلاح کے لئے ضروری تھیں ۔
چند اچھی باتوں کو بھی یاد رکھو! سب سے پہلے ہر کام میں ہر وقت ہر سانس میں اللہ کا
خیال دیکھو ۔ رجوع رجوع الی اللہ آئندہ زندگی میں کامیابی کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔
تقویٰ :- ہر ایسی چیز سے بچو جس کا انجام برا ہو ۔ جوخدا سے ڈرتا رہتا ہے اس کو کسی کا ڈر
نہیں ۔ دو ڈر ہرگز نہیں ہوتے ۔ خدا سے نہیں ڈرتے ہو تو انجام سے ڈرتے رہو۔
صبر :- دنیا میں ہزاروں قسم کی مصیبتیں ہیں ۔ مصیبت پر بے قرار ہونے سے مصیبت
نہیں جاتی۔ مصیبت کیوں آتی ہے؟ یا تو تمہارے اعمال کی سزا ہے یا تمہارا امتحان ہے ۔
ثابت قدمی عشق کی ان پر بھی ہو ثابت
وہ ظلم اگر کرتے ہیں بے جا نہیں کرتے (حضرت)
قناعت :- تھوڑے پر صبر کرنا قناعت ہے ۔ خدا نے جو کچھ دے رکھا ہے اس
پر خوش رہو - حرص مت کرد. مگر اپنی حالت کی درستی، اپنی عزت کی زیادتی، کوشش کر کے
طلب کرو - آرزوئیں کرنے سے کیا حاصل؟ کچھ کام کرد. صبر ہے تو کر دا مگر اس کا ثمرہ میٹھا ہے۔
جو ہونا ہے وہ ہوتا ہے جو ملنا ہے وہ ملتا ہے
جب اس کا ارادہ چلتا ہے تو اپنا ارادہ کون کرنے (حضرت)
انسان جو کچھ ملا ہے اس کو قبول کرلے اور جو تکالیف اور مصائب اس پر پڑیں برداشت ہو
کرلے تو وہ میری ہے ۔ صبر اور امتحان کے زمانے میں بڑی بڑی مصیبتیں اس پر پڑتی ہیں۔ بیوی
بچے مر جاتے ہیں یا کھانے پینے کی سخت تکلیف ہوتی ہے۔ لوگ دشمن ہو جاتے ہیں اور جن جن سے
مدد کی امید تھی سب پہلوتہی کرتے ہیں ۔ مگر ان سب واقعات کو از جانب خدا سمجھ کر برداشت
کر لیتا ہے ۔ مگر ناگواری باقی رہتی ہے تو یہ صبر ہے ۔ جب ناگواری چلی جائے اور اس سخت حالت
کے ہونے نہ ہونے کو برابر سمجھے تو یہ تسلیم ہے۔ اور جب تکلیفات کے برداشت کرنے میں
لذت ملنے لگے اور خوشی ہوتی جائے تو یہ رضا ہے ۔ مثلاً ۔ افیون کھانے والے کو تلخی محسوس
ہوتی ہے ۔ پھر جب اس کی عادت ہو جاتی ہے تو اسی میں مزہ ملنے لگتا ہے اور افیون نہ کھانے سے
تکلیف ہوتی ہے بٹھا کھانا اس تکلیف کے مقابل ہیچ ہو جاتا ہے
ایک بزرگ ہستی کا مقولہ ہے کہ میں تکلیف کو مصیبت کو فقر و فاقے کو ، سیدھے ہاتھ سے لیتا ہوں
اور صحت و عاقبت کو خوشحالی و تونگری کو بائیں ہاتھ سے لیتا ہوں ۔ یعنی تکالیف مجھے پسند ہیں اور
راحت آئے تو اس کو بھی قبول کر لیتا ہوں ۔ مگر بادل نا خواستہ -
ایک اور دوسری بزرگ ہستی کا قول ہے۔ اللہ ان صاحب پر رحم کرے میں توجو کچھ خدا =
دیتا ہے اس کو سیدھے ہی ہاتھ سے لیتا ہوں ۔ یعنی جب سب منجانب اللہ سمجھا جاتا ہے تو سب =
اچھا ہی اچھا ہے ۔ ان کی نظر دینے والے پر ہے نہ کہ دی ہوئی چیز پر۔ ایسے زمانے میں لوگوں کے
تمام افعال اس کی نظر سے گر جاتے ہیں کسی شخص کے ہاتھ میں کوئی چیز اور اس کے تحت قدرت
نہیں سمجھتا۔ وہ خدا کے سوائے کسی کو موثر بالذات نہیں سمجھتا ۔ پھر اس کی نظر سے سب کی
خوبیاں ساقط ہو جاتی ہیں اور سمجھتاہے کہ خوبی ہو یاکسی قم کا کمال ہو وہ سب خدا کا کمال ہے۔
ہرچیز کو دکھتا ہے اور خدا کے کمال کے خیال تک پہنچ جاتا ہے اس کی نگاہ سے ماسوار ما سوا اللہ کی تمام
خوبیاں بیچ پوچ ہو جاتی ہیں ۔ وہ تمام خوبیوں کا موصوف، ذات خدا وندی کو سمجھتا ہے۔ ہر حال
میں الحمدللہ کہتا ہے۔ چونکہ ہر چیز میں سے خدائے تعالی کے کمال کا جلوہ اس کی نظروں کے سامنے
آجاتا ہے ۔ لہٰذا وہ کہتا ہے سبحان الله والحمد لله
"
ماسوا اللہ کے افعال تو اسکی نظر سے ساقط ہو چکے تھے ۔ اب ماسوا کے صفات بھی اس
نقطہ پر اس کی نظر سے گر جاتے ہیں۔ اب وہ ہے اور یاد خدا ہے ۔ اللہ کی یاد کرتا ہے اور
اس کی یاد میں شاد رہتا ہے۔ غیر کا خیال اگر کبھی آجائے تو استغفار پڑھ کر نکال دیتا ہے۔
پھر اس کی یاد میں ایسا منہمک و مستغرق ہو جاتا ہے کہ اتنا خیال بھی باقی نہیں رہتا نہ اس کا
خیال رہتا ہے کہ یں اللہ کو یاد کر رہا ہوں ۔ لفظ " میں اس کے پاس لفظ بلا معنی ہے ۔ چونکہ
اپنی انانیت کو قربان الوہیت کر دیتا ہے ، اس واسطے اس وقت ذکر ہے نہ ذاکر صرف
مذکور ہے ۔ ابتدائی زمانے میں، نیم بے ہوشی کی حالت میں کچھ بڑبڑاتا ہے۔ کبھی یہ کہتا ہے کہ
میں لیلی ہوں کبھی یہ کہتا ہے نہ مجنوں ہے نہ لیلیٰ کچھ ہے
"
"
"
جانتا ہوں کہ میں کچھ ہوں بے شک
پر یہ معلوم نہیں کیا ہوں میں
کبھی ہنستا ہوں، کبھی روتا ہوں
یار کا ایک تماشا ہوں میں یار
ان کے قدموں میں پڑا رہتا ہوں ے
قد محبوب کا سایہ ہوں میں
اس کے بعد کیا ہوتا ہے ، نہ بولتا ہے نہ چاہتا ہے، نہ بکواس ہے نہ بڑ بڑانا ہے، ، نہ چاہتا نہ نہ بڑھانا کے بعد ہے نہ ہوتا ہے وہ ہے، نہ نہ بڑبڑانا ہے
ایک بجلی گرتی ہے اور ماسو اللہ کو ن کردیتی ہے۔ انا گیا ھو رہ گیا۔ بلکہ ایک هو ھو
7
کا میدان ہو گیا ۔ یہ حالت کیا ہے ۔ موت کا بھائی ہے۔ نہ آنا ہے نہ آنا کا علم فنا ہے
فناء الفناء ہے۔ پھر خدائے تعالیٰ کی رحمانیت اس کو زندہ کرتی ہے۔ جو کچھ کھوچکا تھا
پھر پاتا ہے۔ عامة الناس میں اور اس میں صرف اتنا فرق رہ جاتا ہے کہ اس کو
حضور حق رہتا ہے ۔
همه را بسته آن زلف پریشان داری
غمزه خاص به هر گیر د سلیمان داری
کہ اس کو دوام
وہ سب کا حق ادا کرتا ہے، مگر بتی حق کا شعور تحت الشعور ہو جاتا ہے ۔ بلکہ عین شعور
۔
بن جاتا ہے ۔ لا اله الا اللهُ مُحَمَّد رَسُول الله إِلَّا
یہ سب تعلیم محمد رسول اللہ کی ہے ، یہی ایمان ، یہی اسلام ہے ۔
الله بس باقی ہوس!
قُلْ يَاهْلَ الكُتُبِ تَعَالَوْا إِلى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ الا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ ا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ
رگر ۳۶ سور
اسے آسمانی کتاب رکھنے کا دعوی کرنے والو ہندو اور پارسیو ا یہودیو اور نصرانیوں
ہمارے تمھارے درمیان ایک سیدھی سادھی بات کی طرف آؤ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی
پوجا کریں نہ پرستش کریں اور نہ بندگی کریں ۔ نہ خود کوکسی کا بندہ مجھیں نہ کسی کو خدا کا شریک
بنائیں ۔ اور اللہ کو چھوڑ کر کسی اور کو رب ، پروردگار، پالنے والا اور کمال کو پہنچانے والا
یہ مجھیں پھر اگرنہ مانیں اور اعراض کریں تو م کہ دو ہم تو سلم ہیں۔ خدا کے مطیع و فرمانبردارہیں
ہم نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دیا ہے ۔ اور اس کے سامنے گردن تسلیم بھکاری ہے
صاحبو!
اب میں ایک چھوٹے سے سورے کے تین لفظوں پر آپ سب حضرات کی توجہ
مبذول کرانا چاہتا ہوں ۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ لَا مَلِكِ النَّاسِ اللَّهِ النَّاسِ .
فطری طور سے انسان ابتدا ہی سے ربوبیت کی طرف متوجہ ہوتا ہے ۔ جب بچہ
پیدا ہوتا ہے تو منہ پھاڑ پھاڑ کر چو طرف گردن پھر اتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوئی میر یا پلنے والا
ضرور ہے جو اس میری بھوک کو رفع کرے گا ۔ حالانکہ وہ نہ ماںکو جانتا ہے نہ باپ کو
فناء الفناء ہے۔ پھر خدائے تعالیٰ کی رحمانیت اس کو زندہ کرتی ہے۔ جو کچھ کھو چکا تھا
پھر پاتا ہے ۔ عامة الناس میں اور اس میں صرف اتنا فرق رہ جاتا ہے کہ اس کو دوام
حضور حق رہتا ہے ۔
همه را بسته آن زلف پریشان داری
غمزه خاص به هر گیر و مسلمان داری
وہ سیب کا حق ادا کرتا ہے ، مگر جنتی حق کا شعور تحت الشعور ہو جاتا ہے ۔ بلکہ عین شعور
بن جاتاہے ۔ لا اله الا اللهُ مُحَمَّد رَسُولًا الله
یہ سب تعلیم محمد رسول اللہ کی ہے، یہی ایمان ، یہی اسلام ہے۔
الله بس باقی ہوس !
۴۷
۹۲
دین فطرت
دین فطرت
٣-
قُلْ يَاهْلِ الكُتُبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ إِلَّا
عبُدَ إِلَّا الله ولا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِن دُونِ
اللَّهِ فَإِنْ تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُ وَبَانَا مُسْلِمُونَ (جز ۲۰ سوره آل عمران کو دات کام
اسے آسمانی کتاب رکھنے کا دعوی کرنے والو ہند داور پارسیو! یہودیوں اور نصرانیوں
ہمارے تمھارے درمیان ایک سیدھی سادھی بات کی طرف آؤ کہ ہم اللہ کے سوا کسی کی
پوجا کریں نہ پرستش کریں اور نہ بندگی کریں۔ نہ خود کو کسی کا بندہ مجھیں نہ کسی کو خدا کا شریک
بنائیں، اور اللہ کوچھوڑ کر کسی اور کو رب ، پروردگار، پالنے والا اور کمال کو پہنچانے والا
یہ مجھیں پھر اگر نہ مانیں اور اعراض کریں تو تم کہ دو ہم تو سلم ہیں۔ خدا کے مطیع و فرمانبردارہیں
ہم نے اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دیا ہے۔ اور اس کے سامنے گردن تسلیم جھکا دی ہے
صاحبو!
دی
اب میں ایک چھوٹے سے سورے کے تین لفظوں پر آپ سب حضرات کی توجہ
مبذول کرانا چاہتا ہوں ۔
بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِيمِ
قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ لَا مَلِكِ النَّاسِ اللَّهِ النَّاسِ
فطری طور سے انسان ابتدا ہی سے ربوبیت کی طرف متوجہ ہوتا ہے ۔ جب بچہ
پیدا ہوتا ہے تو منہ پھاڑ پھاڑ کر چو طرف گردن پھراتا ہے اور سمجھتا ہے کہ کوئی میرا پا لنے والا
ضرور ہے جو اس میری بھوک کو رفع کرے گا ۔ حالانکہ وہ نہ ماں کو جانتا ہے نہ باپ کو
اور نہ آیا کو۔ مگر اتنا ضرور سمجھتا ہے کہ کوئی ہے میرا نگران سجھتا ہے کہ رب بڑا ہو کر جب ربوبیت کی تعین کرتا ہے تو غلطی کرتا ہے کیونکہ مطلق ربوبیت خاصہ خدائ جَلَّ جَلالُهُ وعم نواله ہے ۔ بچہ جب اور بڑا ہوتا ہے اور مختلف لوگوں کے خیالات ۔ ان کے حالات سے ۔ محلوں سے تعلقات سے ۔ اضلاع سے ۔ شہروں سے واقف ہوتا ہے تو بادشاہ اوراس کی حکومت کا خیال آتا ہے ۔ جب دنیا کے انقلابات پر غور کرتا ہے۔ سلطنتوں کے بننے اور بگڑنے پر نظر تعمق ڈالتا ہے تو اس کے دل میں شان الوہیت کی عظمت آتی ہے اس واسطے یہاں تین لفظ لائے گئے ۔ رب - ملك - الله -
اب میں ان میں سے ہر لفظ کی تھوڑی سی تو ضیح کر دینا مناسب سمجھتا ہوں ۔
رب الناس - آسمانوں اور زمینوں میں جو کچھ ہے سب خدا کا ہے۔ تم خدا کے امین ہو۔ امانت دار ہو ۔ اس کے خلیفہ ہو۔ تم کو اس نے عقل دی ہے اور تم میں سے ربوبیت الہی کا پر تو نمایاں ہے ۔
اللہ کیا کسی خاص قوم کا ہے ؟ خاص ملک کا ہے ؟ خاص زبان والوں کا ہے؟ گوروں کا ہے، کالوں کا ؟ نہیں وہ رب الناس ہے ۔ سب کا خدا ہے ۔ وہ سب کو بالتا ۔ ۔ پرورش کرتا ہے ۔ اگر تم اپنے آپ کو اس کا خلیفہ اور امین سمجھتے تو تمام لوگوں کے حقوق کی حفاظت کرتے ۔ نہ یہ کہ خود کو مالک سمجھتے ۔ دوسروں کو بھو کا مارتے اور خود اتنا کھاتے کہ گھنٹے دو گھنٹے پڑے پیٹ کو سہلاتے رہتے ۔ سوڈالیمین اور چورن کی ضرورت پڑتی۔
اسلام کے علم برداران کا شیوہ ہے ۔ الْمُؤْمِنُ كَالبَيَانِ يَشَدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا
ایمان دار کی مثال ایک مکان کی ہے ۔ ایک عمارت کی ہے کہ ایک اینٹ دوسری اینٹ کو مدد دیتی ہے ۔ ایک اینٹ ہیٹی اور دیوار کا نظام خراب ہو گیا ۔ اور گھر گر گیا ۔ یہ مساوات راز اسلام ہے۔ جان اسلام ہے بزرگی کا معیار اسلام میں تقویٰ اور خوف خدا ہے إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ الله الفكره اسلام میں قومیت کا معیار نہ تو خاندان پر ہے نہ رنگ پر نہ زبان پر ہے نہ ملک پر
چین و عرب ہمارا ہندوستان ہمارا ہر مسلم میں ہم وطن ہے سارا جہاں ہمارا
سالار کارواں ہے میر حجاز اپنا ہے اس نام سے ہے باقی آرام جاں ہمارا
اسلامی قومیت مکارم اخلاق اور تہذیب پر مبنی ہے خدا اور رسول کی اطاعت اسلام کا اصل اصول ہے ۔ تخلقوا باخلاق اللہ کو لیے پیش نظر رکھنا یعنی اپنے میں صفات خداوندی کا پیدا کرنا لا بد ہے ۔ خدائی رنگ میں رنگا جانا ۔ صِبْغَةُ اللهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ الله صِبْغَةَ ، یعنی رنگ میں رنگ خدا کا رنگ ، خدا کا رنگ ہمارا فرض ہے ۔
اسلام کیا سکھاتا ہے ؟ خدا کی بندگی اور خدا کے بندوں کی حفاظت اور پرورش اسلام میں نہ سرمایہ داری ہے نہ اشتراکیت ۔ اسلام سکھاتا ہے محنت کرو۔ کھاؤ۔ کھاد پیو مگر غریبوں کی پرورش کا بھی خیال رکھو ۔ قرآن بھرا ہوا ہے يقيموا الصلوة ويؤتوا الزكوة سے سرمایہ دار زر کو زور سمجھتا ہے اور اشتراکی کثرت کو قوت جانتا ہے ۔ سرمایہ دار سوڈ سیود در سود کے لے کر تو ند بڑھاتا ہے ۔ اس کا دل سخت ہو جاتا ہے ۔ ہمدردی نابود ایثار مفقود بنی نوع انسان کو اپنا مساوی نہیں سمجھتا۔ اس کے خیال میں دولت سے عزت ہے غربت کو وہ ذلت سمجھتا ہے ۔ اشتراکی کو اپنے چند لیڈروں پر ضرورت سے زیادہ اعتماد کرنا پڑتا ہے ، جن سے غلطی ممکن بلکہ واقع ہے چونکہ اشتراکیت میں ملکیت سلطنت میں منتقل ہو جاتی ہے ۔ لہٰذا ان کے پاس گھر سلطنت کا بیوی سلطنت کی بجھے سلطنت کے
غرض جو کچھ ہے سلطنت کا ، مگر جیسا کہ بیان کیا گیا ہے اسلام حکم دیتا ہے۔ تخلقوا باحالا اللہ کا ۔ انسان کو مظہر اسمائے الہی ہونا چاہئے ۔ خَلَقَ آدَمَ عَلَى صُورَتا، لیکن جب اشتراکیت میں ملکیت ہی مفقود ہو جائے تو انسان سے ربوبیت کی شان کس طرح ظاہر ہو گی جو تھوڑی سی بھی ملک رکھے گا وہ کسی نہ کی کو پالے گا۔ پرورش کرے گا بھی ۔ اسلام میں جیسا کہ بیان کیا گیا ہے کمانا اور مالک ہونا بھی ہے اور اپنوں پرایوں سب کو پانا بھی ہے وجوب زکوٰۃ سے کمانا اور غریبوں کی خبرگیری و امداد دونوں ثابت ہوتے ہیں ۔
انسان طبعی طور سے اپنے آپ کو سب سے زیادہ چاہتا ہے ۔ جب تک اپنی نسبت کسی کی طرف نہیں لگتی اس کو ہرگز نہیں چاہتا۔ محبت ذات و ذاتی بڑی اہم شے ہے۔ اور اس سے یہ بے حس لوگ محروم میں سے
اسیر دام گیسو سے محبت آپ اپنا ہوں جو جب غیر ہے وہ بستہ زنجر نسبت ہے
لوگوں میں بعض تیز ہوش - قوی - چست و چالاک ہوتے ہیں اور بعض کند زمین ضعیف و ناتواں اور سست و کاہل ۔ یہ مکے سیر بھاجی کے سیر کھا جا ہمیشہ رہنے والی بات نہیں ۔ اسلام میں بیع و شری شراکت ، مضاربت - ہر قسم کی چیزیں حاصل کرنے اور کمانے کی اجازت ہے مگر جہاں سال گزرا اور غریبوں کے لئے اسلامی انکم ٹیکس یعنی زکوۃ دینا اجب ہوگیا ۔ اسلام میں دولت ایک جگہ جمع نہیں رہ سکتی ۔ جہاں آدمی نے ہمیشہ کیلئے آنکھیں بند کرلیں اس کی دولت قرابت داروں میں تقیم - اس کا ترکہ ورثاء میں منقسم یعنی ان میں مسئلہ توریت اپنا کام کرتا ہے ۔
اسلامی انکم ٹیکس کس کو دیا جاتا ہے ؟ قرابت داروں کو یتیموں کو غریبوں کو ناداروں کو مسافروں کو مانگنے والوں کو اور صاحب حاجت مانگنے والوں کو اور تن چھڑائی قرضداروں قیدیوں اور ان لوگوں کو جن کو جرمانہ دینا پڑا ۔ اور باندی غلام کے آزاد کرنے اور کرانے میں بھی
وابن السبيل والسَّابِلِينَ وَفِي الرقابه ( البقره - ١٧٧)
خدا غنی الاغنیاء ہے اس کو کسی کی حاجت نہیں مگر غریبوں کے قرض دینے کو خود کا قرض دینا فرماتا ہے ۔ وَأَقْرَضُوا الله قرضا حسناہ خدا کے بندے ہو تو اس کے بندوں پر رحم کرو ۔ خاتم پر بھی رحم کرے گا۔ وہ ارحم الراحمین ہے۔ اس کا پر توتم پر بھی پڑے گا ۔ رحمت ایک بارش ہے جو آسمان سے برستی اور زمین پر پہنچتی ہے ۔ رحمت ایک نور ہے جو آفتاب سے نکلتا ہے اور ساری زمین کو روشن کر دیتا ہے ۔ ہمارے پاس تو یہ ہے کہ اپنے جو دوبچوں کو کھلاؤ تو یہ سمجھ کرکھلاؤ کہ میں خدا کے بندوں کو کھلا رہا ہوں ۔ خدا کے حکم سے کھلا رہا ہوں ۔ خود بھی کھاؤ تو یہی سمجھو کہ میں خدا کے بندے کو کھلا رہا ہوں اور خدا کے حکم کے مطابق کھا رہا ہوں ۔
مَلِكِ النَّاسِ ۔ لوگوں کا بادشاہ - اللہ جل شانہ کے سوا کسی کو حکومت کرنے یا حکم دینے کا حق نہیں ۔ ان الحکم الا لله - جو حکم خدا کے خلاف کوئی حکم دیے جو احکام الہی کے مطابق حکم نہ دے اس کا حکم اس پر رد ہے ۔ وَمَنْ لَمْ يَحْكُمُ بِمَا أَنزَلَ الله فأُولَئِكَ هُمُ الْفُسِقُونَ ۔ جو خدا کے اتارے ہوئے احکام کے مطابق حکم نہ کرے وہ فاسق ہے، بدمعاش ہے ، ایک دوسری جگہ ہے کہ وہ ظالم ہے ۔ ایک اور جگہ ہے کہ وہ کافر ہے ۔ ( المائده - ۴۷ - ۴۵ - ۴۴)
بادشاہ ظل اللہ ہوتا ہے ۔ خلیفہ اللہ ہوتا ہے ۔ خلیفتہ متخلف کی مخالفت کرے تو وہ قابل باز پرس ہے ۔ حدیث میں ہے ۔ كُلَكُمْ رَاعٍ وَكُلُّكُمْ مَسْئُولٌ عَنْ رعیہ - ہر شخص کو اپنے ماتحت لوگوں کے متعلق جواب دہی کرنی پڑے گی صاحب خانہ کو اپنے بیوی بچوں ، نوکر چاکروں کے متعلق جواب دینا ہو گا ۔ بادشاہ کی حکومت چونکہ بہت بڑی ہوتی ہے ۔ لہذا اس کی ذمہ داری بھی زیادہ ۔ اور اس سے باز پرس بھی زیادہ ہوگی جو بادشاہ عدل و انصاف کرتے ہیں وہ عرش اعظم کے زیر سایہ رہیں گے ۔ بادشاہ کا کام ہے دنیا کا نظام قائم رکھنا ۔ امن و امان باقی رکھنا ۔ ہم نے ابھی ابھی بیان کیا ہے
کہ اصل بادشاہ اللہ ہے ۔ بادشاہ اس کا خلیفہ ہے ۔ جہاں تمام دنیا کا خدا ایک ہے اس کا خلیفہ بھی ایک ہو ۔ اور سلطنت کا قانون بھی ایک ہی ہونا چاہئیے ۔ اگر مختلف بادشاہ ہوں اور مختلف قوانین ہوں تو ضرور نزاع پیدا ہوگی اور امن برقرار نہ رہے گا۔ جب سے مسلمانوں میں اسلامی اقتدار اعلی اور اس کا مرکز باقی نہ رہا اور طوائف الملوکی شروع ہوگئی اسلام کا شیراز کھل گیا اور وہ اوراق پریشان ہو گئے ۔ یہ کچھ اسلام کی خصوصیت نہیں اور یہ حکم کچھ مسلمانوں سے خاص نہیں جہاں طوائف الملوکی آئی ۔ ریاست تباہ ملک برباد امن و امان مفقود - زور و قوت معدوم . وَالْفِتْنَةُ أَشَدُّ مِنَ القَتَل - دیکھو فتنہ ! یعنی بدامنی پیدا کرنا قتل سے بھی بدتر ہے۔ جن کے سر پر بادشاہ عادل کا سایہ نہیں وہ یتیم ہیں بے کس و نا چار ہیں ۔ ان کا کوئی پرسان حال نہیں ۔
اله الناس :-
لوگوں کا معبود - لوگوں کا خدا ایک ہی ہے ۔
یہ ایک بدیہی بات ہے کہ جو چیز بالعرض ہوتی ہے وہ اصل وجود نہیں رکھتی عقل قبول نہیں کرتی کہ بالعرض کا وجود بغیر بالذات کے نمایاں ہو ۔ نظام عالم شہادت دیتا ہے۔ کہ تمام عالم میں ایک مستقل ہستی ہے جو سب کو موجود کرتی ہے اور نظام عالم کو برقرار کھتی ہے چونکہ خدانا قابل تغیر ہے۔ اور الان کما کان ہے۔ تو ہر مذہب کی صحیح تعلیم سے توحید جھلکتی ہے یہ مکن نہیں کہ ایک ناقابل تغیر و زوال چیز کوکوئی سچا آدمی دیکھے اور پھر اس کے بیان میں کوئی کچھ کہے اور کوئی کچھ کہے۔ اسلام تصدیق کرتا ہے کہ خدا ایک ہے اور تمام مذاہب بھی اس کے ہمنوا ہیں خدا کی ذات و صفت کے متعلق کسی سچے مذہب والے کو اختلاف نہیں ۔
صاحبو!۔ کسی کا کسی بزرگ ہستی کو خدا کا شریک بنانا یا اس کا اوتار ماننا یا کسی
اور کو خداکے برابر ماننا یا کفو ماننا کسی سچے مذہب کا مقصد نہیں ہو سکتا ۔ تمام مذاہب میں کچھ غلط فہمیاں ہو رہی ہیں جن کو اسلام صاف کر رہا ہے اور حقیقت کے منہ پر سے نقاب اٹھا رہا ہے ۔
ہندو مذہب کیا کہتا ہے ؟
" کے صرف ایک بغیر دوسرے کے“ (چاند و گیا اہانی شت - ۶-۲-۱)
اس وقت نہ کو ئی موجود تھا نہ معدوم ۔ وہ بذاتہ ھی تھا ۔ اس کے سوا کچھ نہ تھا“ (رگ وید )
مجوسی یعنی پارسی کیا کہتے ہیں ؟
وہ ازلی ابدی ہے نہ اس کا کوئی شریک ہے نہ اس کا ضد ہے نہ شبیہ نہ باپ نہ ماں ۔ نہ بیوی نہ بچے، نہ مکان نہ وضع نہ جسم نہ کوئی مواد نہ رنگ نہ بو ۔ وہ حی ہے، حکیم ہے ۔ قوی ہے۔ خود مختار ہے حق و عدل ہے ۔ اس کا علم محیط ہے ۔ تمام موجودات اس کو معلوم ہیں۔ بغیر زمانہ کے اور اس سے کوئی شئے مخفی نہیں“ ( دساتیر ۴-۵)
یہودی مذہب میں کیا ہے ؟
میں اول ہوں ۔ میں آخر ہوں ۔ میرے سوا کوئی معبود نہیں (اشعیاء ۴۴-۶)
وہ ہے اللہ حی۔ دائم و قائم ۔ اس کی سلطنت نابود نہیں کی جا سکتی ۔ اس کی مملکت ابد میں بھی رہے گی ۔ (دانیال ۶-۲۶)
عیسائی مذہب کیا بتلاتا ہے ؟
ہمارا تو ایک ہی خدا ہے باپ (رب) جس سے سب چیزیں ہیں اور ہم اسی میں
صاحبو!
میرے عقیدے میں تو ساری دنیا کا ایک خدا ہے اور اس کا ماننا ہی فطرت
انسانی کا اقتضا ہے تو لا اله الا اللہ کی صداقت ہوئی ۔ اب کوئی مانے نہ مانے مگر تمام آسمانی کتابیں بیشک مانتی اور تصدیق کرتی ہیں ۔
وہ کونسا جزو ہے ؟ وہ کونسا کلمہ ہے ؟ وہ کیا چیز ہے جس کو ماننا ہر حق پرست کو ضروری ہے وہ محمد رسول اللہ کی تصدیق ہے جن کو مانے بغیر صراط مستقیم پر کوئی نہیں چل سکتا۔ جن سے انکار کرنا تمام مذہبی کتابوں سے انکار کرنا ہے ۔ اللہ تعالی تو رات میں فرماتا ہے ۔
اور اسمعیل کے حق میں میں نے تیری سنی ۔ دیکھو میں اسے برکت دونگا اور اسے برومند کرونگا اور اسے بہت بڑھاؤنگا۔ اور اس سے بارہ سردار پیدا ہوں گے اورمیں اسے بڑی قوم بناؤ نگا (پیدائش باب ۱۷ آیت ۲۰)
اور یہ وہ برکت ہے جو موسیٰ مرد خدا نے اپنے مرنے سے آگے بنی اسرائیل کو بخشی اور اس نے کہا کہ کلام خداوند سینا سے (موسی سے ) آیا اور سعیر سے (عیسی سے) ان پر طلوع ہوا ۔ فاران (مکہ ) ہی کے پہاڑ سے وہ جلوہ گر ہوا۔ دس ہزار قدوسیوں کے ساتھ (فتح مکہ کے وقت) آیا اور اس کے داہنے میں ایک روشن شریعت (اسلام) ان کے لئے تھی“ (استثناء باب ۳۳ - درس ۱ تا ۲ )
میرا حبیب سرخ سپید ہے ۔ دس ہزار آدمیوں کے درمیان وہ جھنڈے کے ماند کھڑا ہوتا ہے ۔ اس کا سر ایسا ہے جیسا چوکھا سونا۔ اس کی آنکھیں ان کبوتروں کے مانند ہیں جو لب دریا دودھ میں نہا کے تمکنت سے بیٹھتے ہیں ۔ اس کے رخسار پھولوں کے چمن اور بستان کی ابھری ہوئی کیاری کے مانند ہیں ۔ اس کے لب سوسن ہیں جن سے شہد ٹپکتا ہے ۔ اس کے ہاتھ ایسے ہیں جیسے سونے کی کڑیاں ہیں۔ جن میں ترصیص کے جواہر جڑے گئے ہیں ۔ اس کا پیٹ ہاتھی دانت کا سا کام ہے جس پر نیلم کے سے گل بنے ہوئے ہیں ۔ اس کے پیر ایسے جیسے سنگ مرمر کے ستون ہیں جو سونے کے
پایوں پر کھڑے کئے جائیں ۔ اس کی قامت کوہ لبنان کی سی (بلند) وہ جواں رشک مرد ہے ۔ اس کا گلا شیریں، وہ سراپا محامدیم (ستو دہ) ہے ۔ اے یروشلم کی بیٹیو! یہ میرا حبیب ہے ۔ میرا خلیل ہے (غزل الغزلات - باب ۵ - آیت ۱۰ تا ۱۶) ۔
خدا تیمان سے اور وہ جو قدوس ہے کوہ فاران (مکہ) سے آیا ۔ اس کی شوکت سے آسمان چھپ گیا اور زمین اس کے حمد سے معمور ہو گئی ۔ اس کی جگمگاہٹ نور کے مانند تھی۔ اس کے ہاتھ سے کرنیں نکلیں (حبقوق باب ۳- درس ۳ تا ۵) رب الافواج فرماتا ہے کہ ہنوز ایک مرتبہ اور تھوڑی سی مدت بعد آسمان زمین اور تری خشکی کو ہلا دوں گا بلکہ میں ساری قوموں کو ہلا دوں گا ۔ اور ساری قوموں کا حمدة (احمد) آئے گا اور میں اس گھر کو جلال سے بھر دوں گا۔ (حجی ، باب ۲ - درس ۶-۷)
اور میں باپ (رب) سے درخواست کروں گا تو وہ تمھیں احمد فارقلیط جس کو باپ (رب) میرے نام سے بھیجے گا ۔ وہی تم کو سب باتیں سکھائے گا۔ اور جو کچھ میں نے تم سے کہا ہے وہ سب یاد دلائے گا تمھیں اطمینان دے جاتا ہوں (یوحنا ۱۴: ۲۵-۲۷)
ان پیشنگوئیوں کی تحقیق خطبات احمدیہ پیارے نبی کے پیارے حالات میں دیکھو ۔ کوہ کیلاس پر مہادیوجی پاربتی سے کہتے ہیں چھ ہزار سال کے بعد مندر (مکہ) کے ملک میں نافہ دریا کے درمیان (جزیرہ نمائے عرب میں وہ زمین واقع ہے) آدم علیہ السلام کی اولاد میں پیدا کرے گا ۔ وہ زمین لائق پرستش کے (بیت اللہ ) ہوگی ۔ جس عورت کے پیٹ سے پیدا ہو گا۔ اس کا نام سانک رکھیا (آمنہ) ہوگا ۔ وہ مخلوق سے نہیں ڈرے گا۔ اور نہایت شجاعت اور عرفان والا ہو گا ۔ اور اس کا نام محامت ہوگا ۔ (اترکھنڈ - مصنفہ سپت جی )
آئندہ زمانے میں محامت پیدا ہوں گے ان کے سر پر بدلی سایہ کرے گی۔ ان کے جسم کا سایہ نہ ہوگا ۔ اور مکھی جسم پر نہ بیٹھے گی“
(بھوشیہ اوتر پران بیاس جی )
ان پیشگوئیوں کی مزید تحقیق بشارت احمد یہ - تصديق الهنود . کشف الاستار اور اینی بیسنٹ صاحبہ کی کتابوں سے ہو سکتی ہے ۔ ہماری تقریر بالا سے آپ سب صاحبوں کو واضح ہو گیا ہو گا کہ قران شریف کے تین کلمے رَبِّ النَّاسِ، مَلِكِ الناس اله الناس سے حسب ذیل اصول اسلام نکلتے ہیں ۔
1 اسلام کسی ملک یا خاندان یا رنگ یا زبان سے خاص نہیں ۔
۲ - اسلام ایک عظیم الشان تہذیب و اخلاق و اتحاد کا حامل ہے ۔
۳ - اسلام ہر طرح سے جائز طور پر کمانے کی اجازت دیتا ہے ۔ مگر غریبوں کی امداد بھی اس کے پیش نظر ہے ۔
۴ - اسلام میں مساوات بھی ہے ۔ اور بڑے کو بڑا ماننا بھی ہے ۔
۰۵ اسلام میں تعظیم اور عبادت میں تمیز کرنا ضرور ہے ۔
۶ - اسلام میں اقتدار اعلیٰ اور اس کی اطاعت کا بڑا لحاظ کیا گیا ہے جس کے بغیر تنظیم مکن نہیں۔
۷ - اسلام میں پیغمبر کے سوا کوئی معصوم نہیں
۸ - خدا تعالٰی کی مرضی صرف پیغمبر کے ذریعہ سے معلوم ہو سکتی ہے
۹ - اسلام کے قوانین کلی ہیں مگر جن کو خدا نے دین کی سمجھ اور تفقہ عطا کیا ہے ان کو مقاصد اسلام کے مطابق اجتہاد و استنباط مسائل کی اجازت بھی دی گئی ہے
۱۰- اسلام کا اصل اصول اور اس کی روح توحید ہے
11 - اسلام تمام افراد انسانی کو خدا کی بندگی اور اس کی اطاعت کی طرف بلاتا ہے
۱۲- اسلام کسی سچے اور اصلی مذہب کو نہیں جھٹلاتا اور نہ اس کی تکذیب کرتا ہے بلکہ صرف غلط فہمیوں کو دور کرتا ہے ۔
۱۳- اسلام تمام پیغمبروں کو مانتا اوران کو واجب التعظیم سمجھتا ہے ۔
ہم نے سطور بالا میں ثابت کر دیا ہے کہ تمام حق مذاہب اسلام کے کلمہ ....
لَا إِلهُ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللہ کے دونوں حصوں کی تصدیق کرتے ہیں ۔ غرض کہ اسلام تمام افراد انسانی میں اتحاد پیدا کر دیتا ہے اور نزع اٹھا دیتا ہے ۔ امن چاہتے ہو تو ایمان پیدا کرو. بغیر ایماں کے امن وامان ناممکن ہے ۔ محال ہے ۔
اب میں آخر میں پھر وہی آیت پڑھتا ہوں جو میں نے ابتدا میں پڑھی تھی ۔
يَاهْلَ الْكِتَبِ تَعَالَوْا إِلَى كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمُ الَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا وَلَا يَتَّخِذَ بَعْضُنَا بَعْضًا أَرْبَابًا مِنْ دُونِ اللَّهِ فَإِن تَوَلَّوْا فَقُولُوا اشْهَدُوا بِأَنَا مُسْلِمُونَ ، رَبَّنَا لا تُزِغْ قُلُوبَنَا بَعْدَ إِذْ هَدَيْتَنَا وَهَبْ لَنَا مِن لَّدُنْكَ رَحْمَةً إِنَّكَ أَنْتَ الْوَهَّابُ .
کیا اسلامی حکومت شخصی ہے یا جمہوری ؟
اسلامی حکومت ہونے کا دار و مدار کس چیز پر ہے ؟
کیا اسلامی حکومت کے لئے اس کے ارکان کا بے گناہ ہونا شرط ہے ؟ مجتہدین کی کتنی قسمیں ہیں ؟ کیا اب کوئی مجتہد پیدا نہیں ہوسکتا؟ کیا ہرزمانے میں کسی نہ کسی مجتہد کاہونا ضروری ہے؟
ہم اسلامی حکومت کی تعریف کرنے سے پہلے اسلام کی تعریف کریں گے ۔ اسلام میں اول ظاہری ارکان نماز، روزہ، حج اور زکواۃ ادا کرنا ہے ۔ اگر بغیر یقین اور ایمان کے ہے تو وہ منافقوں کا ایمان ہے ۔ وہ نجات کے لئے کافی نہیں۔ دوسرا یہی اعمال یقین اور ایمان کے ساتھ ہوں تو یہ اسلام منجی اور نجات کے لئے کافی ہے پس ایمان کا زور دل پر ہے اور اسلام کا زور اعمال پر لہذاتین صورتیں پیدا ہوئیں پہلی صورت یہ کہ پورا پکا مسلمان جوایمان کے ساتھ عمل صالح بھی رکھتا ہے، دوسری صورت اسلام اور اعمال تو ہیں مگریقین و ایمان نہیں، ایسا اسلام کام نہیں آتا ۔ یہ اسلام منافقوں کا ہے ۔ قُولُوا أَسْلَمْنَا وَلَمَّا يَدْخُلِ الْإِيمَانُ في قُلُوبِكُمْ تم کہو ہم مسلمان ہو گئے حالانکہ ابھی ایمان تمہارے دلوں میں داخل نہیں ہوا ۔ تیسری صورت ، ایک شخص ایمان تو رکھتا تھا لیکن دوسروں سے اس کو چھپاتا تھا، یا ایمان لاتے ہی مر گیا اعمال صالحہ کرنے کا موقعہ ہی نہیں ملا - قَالَ رَجُلٌ مُؤْمِن مِّنْ آل فِرْعَوْنَ يَكْتُمُ إِيمَانَهُ (اور فرعون کے لوگوں میں سے ایک ایمان دار مرد نے کہا جو اپنا ایمان چھپاتا ہے۔)
صاحبو! اعمال صالحہ کیا جزو ایمان ہیں یا نہیں، اس میں ہمارا خوارج و معتزلیوں سے اختلاف ہے ۔ ہمارے پاس مومن گناہ کرنے سے کافر نہیں ہو جاتا ۔ خوارج کے پاس گناہ کرتے ہی کا فر ہو جاتا ہے ۔ وہ اعمال کو جزو ایمان سمجھتے ہیں اور ان کے فوت ہونے
سے ایمان کے فوت ہونے کو لازم سمجھتے ہیں ۔ معتزلی بھی اعمال کو جزو ایمان سمجھتے ہیں مگر عمل کے فوت ہونے کو ایمان کا فوت ہونا لازم نہیں سمجھتے ۔ ان کے پاس ایسا شخص نہ مومن ہے نہ کافر ہمارے پاس عمل کے فوت ہونے سے مومن ایمان سے نہیں نکل جاتا ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ وَإِنْ طَائِفَتَانِ مِنَ الْمُؤْمِنِينَ اقْتَتَلُوا فَأَصْلِحُوا بَيْنَهُمَا ( اگر دو فریق مسلمانوں کے آپس میں کشت و خون کریں تو ان میں صلح کرا دو) دیکھو با ہمی جنگ و قتال کرنے کی وجہ سے وہ ایمان سے نہیں نکل گئے۔ ان کو اللہ تعالی نے طائفتين مِنَ الْمُؤْمِنِينَ یعنی مومنین کے دو گروہ فرمایا ۔ مگر یہ بھی یاد رکھو کہ جس کو اپنے مومن اور مسلمان ہونے کا یقین نہیں وہ نہ مومن ہے نہ مسلم ۔ ایمان اور اسلام کے ساتھ یقین کا رہنا شرط اولین ہے۔ بغیر یقین کے نہ ایمان قابل قبول ہے نه اسلام -
ہم اصل مباحث پر گفتگو کرنے سے پہلے چند مقدمات بیان کرتے ہیں ۔ امید ہے کہ ان کے سمجھنے سے اصل مسائل کے سمجھنے میں سہولت پیدا ہوگی ۔ ہم بعض لوگوں کو شملہ عمامہ کرتا پاجامہ، صدری، نعلین پہنے ہوئے دیکھتے ہیں اور بعض کو ٹوپی، قمیض کوٹ پاجامہ یا نیکر اور بوٹ پہنے ہوئے اور بعض کو ایسا بھی دیکھتے ہیں کہ سر پر ٹوپی ہے نہ عمامہ بعض صرف قمیص اور نیکر پہنتے ہیں۔ بچے دوڑتے ہیں تو صرف نیکر پہنے ہوئے یا نیکر اور نیم آستین یا ہاف آرم پہنے ہوئے۔ بعض پہلوان کشتی کے وقت صرف چڈّی یا جانگیہ پہنتے ہیں ان میں سے کسی کو ننگا نہیں کہا جاتا ۔ اگر کوئی شخص تمام کپڑے پہنے اور ایک پاجامہ نہ پہنے وہ بیشک ننگا ہے ۔ وہ شرفاء کی محفل میں شریک ہونے کے قابل نہیں ۔ اس سے کیا معلوم ہوا کہ کپڑے رکھنے میں بھی تفاوت ہے، اسی طرح جو اصول دین و قرآن و حدیث سے انکار کرتا ہے وہ بے شک ننگا ہے ، دین سے عاری ہے ۔
صاحبو ! قانون داں لوگ بھی دو قسم کے ہیں ، بعض مقنن ہیں۔ قانون بناتے ہیں، بعض مقنن تو نہیں ہیں مگر قوانین کو سمجھتے اور ان پر خود بھی کار بند ہوتے اور دوسروں
کو بھی اس کی تعلیم دیتے ہیں اور اس کی متابعت میں چلنے کا حکم دیتے ہیں۔ یہ بھی یاد رکھو کہ ایک کلی قانون ہوتا ہے اور ایک واقعات ہوتے ہیں ۔ قانون کے دفعات کو واقعات پر منطبق کرنے میں رائے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ قانون بنانا مقنن کا کام ہے اور قانون کو واقعات پر منطبق کرنا حاکم ، جج اور مجسٹریٹ کا کام ہے ۔ رائے کے اختلاف سے اصل قانون کا خلاف لازم نہیں آتا ۔ یہ بھی یاد رکھو ایک حکومت کا امتیاز دوسری حکومت سے بلحاظ اقتدار اعلیٰ کے ہے۔ دو حکومتوں کے اقتدار اعلیٰ جدا ہیں تو وہ جدا حکومتیں ہیں ۔ اگر سب کا اقتدار اعلیٰ ایک ہی ہے اور قانون ایک ہے تو وہ ایک ہی حکومت ہے ۔
صاحبو ! زمانه خلافت راشدہ میں حکومت کے ارکان سب اچھے تھے تو وہ خلافت تھی ۔ اور بعد کے زمانے میں بعض احکام میں مخالفت پیدا ہوگئی ۔ بعض احکام مشروع پر بعض کاموں میں پابند نہ تھے۔ چونکہ زمانہ خلافت راشدہ میں شرع شریف پر پورے طور سے عمل ہوتا تھا اس واسطے ان کی مثال پورے کپڑے پہنے ہوئے کی ہے اور بعض حکومتوں میں شرع شریف کی پوری پابندی نہ تھی ۔ ان کی مثال ان لوگوں کی ہے جو پورے کپڑے پہنے ہوئے نہیں ہیں، مگر چونکہ اسلامی حکومت میں کوئی قرآن و حدیث سے انکار نہیں کرتا تھا۔ ان پر ننگے کا لفظ صادق نہیں آتا اور نہ ان کو غیر اسلامی حکومت کہتے ہیں ۔
صاحبو ! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں منافق بھی تھے ، فاسق بھی تھے مگر رحمتہ للعالمین نے ان منافقوں کو بھی حکومت اسلامی سے خارج نہیں فرمایا ۔ میں تو شروع سے اب تک اسلامی حکومتوں کا قائل ہوں اور کسی کو دائرہ اسلام سے خارج نہیں سمجھتا ۔
جناب من اسلامی حکومت شخصی ہے یا جمہوری ؟
اسلام کا نظام دوسرے نظاموں سے بالکل جدا ہے ۔ اسلام میں ان الحکم الا لله ہے اور خدائے تعالیٰ واحد احد اور شخص و معین ہے ۔ اس حیثیت سے اسلامی حکومت کو شخصی کہنا چاہتے ہو تو کہو اور شاور ھم فی الامر ۔ اور ان سے کام میں
مشورہ لیجئے ” وَأَمْرُهُمْ شُورَى بَيْنَهُم " اور کام کرتے ہیں آپس کے مشورہ سے ( شوری رکوع ۴ ) بھی ہے لہٰذا اگر تم اس کو جمہوری کہنا چاہتے ہو تو کہہ سکتے ہو۔ یہ مشورے غیر منصوص احکام میں ہوتے ہیں۔ منصوص کے سامنے چوں اور چرا کی گنجائش نہیں ۔
صاحبو ! نظام اسلام اس طرح قائم ہوا ہے ۔ ماہرین علماء فقہا مجتہدین قرآن و حدیث کو دیکھتے ہیں اور ان سے احکام استنباط کرتے ہیں ۔ پھر ان مجتہدین کے اجتہاد کئے ہوئے احکام کو اسلامی سلطنتوں کے قاضی واقعات پر منطبق کر کے احکام دیتے ہیں۔ یہ قاضی کیا تھے ؟ حاکم عدالت جج اور حاکم فوجداری، مجسٹریٹ کا کام کرتے تھے
صاحبو ! امام ابوحنیفہ، امام ابویوسف ، امام محمد بن حسن، امام شافعی، امام مالک، امام احمد بن حنبل اور دوسرے ائمہ بھی تھے۔ چونکہ جب تک اسلامی حکومت ایک رہی اور بادشاہ ایک رہا تو وہ خود اپنے اجتہاد پر دوسروں کو چلاتا تھا اور دوسرے لوگ دفع بدامنی کے لحاظ سے اس کی رائے کے خلاف نہیں کرتے تھے۔ جب اسلامی سلطنت مختلف مقامات میں منقسم ہوگئی تو لوگ کہیں شافعی مذہب کے پابند ہو گئے کہیں مالکی مذہب کے اور کہیں حنفی مذہب کے ہر جگہ بادشاہ اپنے مقرر کردہ قاضی کے احکام کو جاری کرتا اور دوسرے اس کی اطاعت کرتے کہ کہیں بدامنی نہ ہو جائے ۔ یاد رکھو امن کا برقرار رکھنا نہایت اہم چیز ہے۔
صاحبو! یہ بھی یاد رکھو کہ حضرت امام ابوحنیفہ امام اعظم کا خلاف حضرت امام ابویوسف صاحب نے کیا اس واسطے کہ اس زمانے کے اقتضاء کے مطابق تھا۔ امام ابو یوسف کا خلاف امام محمد ابن حسن نے کیا کیونکہ اس وقت حالات بدل گئے تھے ہر زمانے کے لوگ ان صاحبوں میں سے جن کے فتوے کے مطابق زمانہ تھا، اس کے حالات تھے اس پر فتوی دیتے ۔ یہ بھی یا درکھو زمانہ بدلتا جارہا ہے۔ مختلف ضرورتیں پیدا ہوتی جا رہی ہیں اس واسطے ہر زمانہ میں مسلمان سر جوڑ کر بیٹھیں اور اپنے زمانے کی ضرورتوں کے لئے قرآن و حدیث اور اقوال آئمہ سے استنباط کر کے احکام جاری کریں۔
صاحبو ! آج کل بعض لوگ یورپین افراد کو ائمہ رضوان اللہ علیہم سے بڑھ کر سمجھنے لگے ہیں۔ ان کے کان میں مذہبی تعلیمات پڑی ہی نہیں جب دیکھا یورپین افراد کے اقوال کو دیکھا اپنے گھر کی تعلیم سے نا واقف، دینی معلومات سے خالی خانه خالی را دیو می گیرد
او انگریزی داں حضرات ! تم دینی تعلیم سے جی چراتے ہوا اور اس کو اس زمانے کے لائق نہیں سمجھتے مگر کچھ تم کو بھی خبر ہے کہ اب یورپین اور امریکن سب اپنے تمدن اور طرز زندگی سے بیزار ہو چکے ہیں۔ تم اپنا ہادی یورپین اقوام کو سمجھے ہو اور یورپین اقوام کو پناہ ملتی ہے تو اسلامی تعلیمات میں ۔ جرمنی میں شیبانی سوسائٹی قائم ہوئی ہے جس میں امام محمد ابن حسن کے فقہی مسائل سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے ۔ ان کی کتابوں کے ترجمے کئے جارہے ہیں ۔ فقیر عبدالقدیر اور پر و فیسر الیاس برنی اس سوسائٹی کے رکن ہیں ۔ امریکہ والوں نے بھی اپنی پناہ کے لئے ایک لاکھ قرآن شریف طبع کر کے شائع کیا ہے۔ ان کے خیال میں بھی قرآن ہی شمع ہدایت ہو سکتا ہے ۔
ڈاکٹر لطیف صاحب نے حدیث کی کتابوں کی نظر ثانی کرنے کی تحریک کی ۔ اس کے متعلق مختلف مقام کے مسلمانوں نے جو کچھ لکھا اس سے یہی ثابت ہو رہا ہے کہ بہت سے مسلمانوں پر جہالت کا آسیب آگیا ہے ۔ ایک صاحب نے بڑی بلند پروازی کی اور قرآن واحادیث کے انکار کرنے میں کوئی دقیقہ اٹھا نہیں رکھا۔
صاحبو ! تاویل بے جا کو بے معنی باتیں بنانے کو میں انکار کے قریب قریب سمجھتا ہوں ۔ صاحب مذکور کے خیالات طبع بیشک ہوئے مگر لگے معذرت کرنے کہ میں مسلمان ہوں۔ میں قرآن و حدیث سے انکار نہیں کرتا۔ اور لگے بغلیں جھانکنے میں کہتا ہوں اتنا کہنا دلالت کرتا ہے کہ ہے کچھ دل میں ایمان ۔
غرض کہ اسلامی حکومت ہونے کا دارو مدار اسلامی اقتدار اعلیٰ اور قرآن و حدیث کے ماننے پر موقوف ہے۔ میں یہ نہیں کہ رہا ہوں کہ آنکھیں بند کر کے رطب و یابس تر و خشک سب کو مان لو - إِذَا جَاءَكُمْ فَاسِقٌ بِنَبَإٍ فَتَبَيَّنُوا پر عمل کرو. قرآن و حدیث متواتر کا خلاف تو ممکن نہیں۔ خبر آحاد پر غور کرو ۔ خدا نے تمھیں عقل دی ہے ۔ اس کی ناقدری
نہ کرو ۔ اس سے بھی کام لو - حدیث سے انکار مت کرو کسی راوی کو نہیں مانتے وہ اس قدر برا نہیں جتنا قرآن و حدیث متواتر سے انکار ہے ۔
صاحبو! ابتدائے خلافت میں لوگ کم تھے ۔ جمع کرنا ہوتا تو ایک شخص الصلوة جامعه پکار کر کہہ دیتا اور سب لوگ جمع ہو جاتے بڑے لوگ تھے، صاحب رائے تھے سب سے مشورہ لیا جاتا بعض دفعہ ذیلی مجلس یا سب کمیٹی کے سپر د انتخاب کر دیا جاتا ۔ حضرت عمر جب زخمی ہوئے تو عشرہ مبشرہ میں سے چھ صاحبوں کی ایک ذیلی کمیٹی بنادی اور تمام مسلمانوں کو حکم دیدیا کہ جب تک یہ تصفیہ نہ کریں خلیفہ کو منتخب نہ کریں ۔ اس وقت تک ان کو اپنی جگہ سے منتشر ہونے نہ دو اور حضرت عثمان کا انتخاب ہوگیا۔ بعض دفعہ حضرت عمر ہرمزان وغیرہ مجوسیوں سے بھی مشورہ لیتے ۔ جب مسلمان زیادہ ہو گئے تو ہر زمانہ کا خلیفہ یا با دشاہ ماہران فن کو جمع کرتا اور ان کی مجلس سے مقدمات کا فیصلہ ہوتا ۔
یورپ کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں اور صاحب مال و دولت ہیں ۔ ان کی ذاتی غرض سوائے ملک کی بہبودی کے کوئی پیش نظر نہیں ہے ۔ وہ عامتہ الناس سے مشورہ لیتے ہیں۔ یہاں تعلیم کی بڑی کمی ہے۔ ہم لوگوں کو یورپ کے لوگوں پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے ۔ ہمارے زمانے میں ایک ایلیکشن یا سلیکشن ہوا ۔ میرا بچہ ایف اے میں تھا مگر اس کی عمر بیس یا بائیس سے کم تھی وہ انتخاب کی کمیٹی میں شریک نہیں ہو سکا۔ ہمارے گھر کی ماما معمر تھی ، اس کو رائے دینے اور انتخاب کرنے کا موقع ملا۔ غور کیجئے کہ ایک جاہل عورت کس طرح سے اہل الرائے کے انتخاب کرنے میں حصہ لے سکتی ہے ۔ مجھے معلوم ہے ، لوگوں کو ڈنر اور دعوتیں دے کر کھانے کھلا کر لوگوں کی رائے خریدی جاتی ہے ۔ یہ خریدی ہوئی رائیں حکومت کے کیا کام آسکتی ہیں۔ کوا چلا ہنس کی چال اپنی چال بھی بھول گیا
کلاغے تکے کبک را گوش کرد
تکے خویشتن هم فراموش کرد
یہ آرا کو خریدنے والے روپیہ صرف کرنے والے جب بر سر حکومت آتے ہیں تو بالائی پران کا کام چلتا ہے
انھیں معلوم نہیں کہ اس بالائی میں قوم کی تباہی کا خون بھی ہے ۔ یہ لوگ چند روز میں اپنے صرفہ کا تدارک کر لیتے ہیں ۔ یا تو مفلس تھے، لکھ پتی ہو جاتے ہیں
میں ایک کو روؤں دو کو روؤں کن کن کو روؤں - آوے کا آوا بگڑ گیا ہے ۔
صاحبو ! اسلام ایک مکمل دین ہے اس میں نئی چیز کی بہت کم ضرورت ہے میرے خیال میں تو صرف عمل صالح کی ضرورت ہے ۔ اچھے بنو، اچھا نمونہ بنو ، خیانت چھوڑو جھوٹ چھوڑو دخت رز کو منھ نہ لگاؤ ، غلط طور سے کسی سے محبت نہ کرو ( زنا کاری نہ کرو) اچھے کام کرو گے، دیانت سے کام کرو گے، سرکاری فرائض ادا کرو گے تو نہ صرف اپنے بلکہ پرایوں کے دل میں بھی تمھاری وقعت پیدا ہو گی ۔ اچھا کام کرنے والے کو سب دوست رکھتے ہیں ۔ نوکری نہ ملنے کی شکایت کیا کر رہے ہو ۔ تم اپنے کام سے ثابت کرو کہ تم اچھے سے اچھا کام کر سکتے ہو۔ لائق اعتبار بنو، دشمن دوست بن جائیں گے غیر اپنے ہو جائیں گے ۔
صاحبو! اتفاق پیدا کرو، مضبوط رسا بنو ، ایک ایک تار کو بچہ بھی توڑ سکتا ہے۔ مگر رسے کو کوئی نہیں توڑ سکتا۔ سنو قرآن کیا کہتا ہے " وَاعْتَصِمُوا بِحَبْلِ اللهِ جَمِيعًا ولا تفرقوا) پ ۴ - آل عمران ۱۰۳ ( تم سب مل کر اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑو اور فرقہ بندی میں مبتلا نہ ہو)
صاحبو! یہ کیا حال ہے، قادیانیوں کی مسجد الگ ، اسماعیلیوں کی الگ دیو بندیوں کی الگ اہل سنت و الجماعت کی الگ ، قرآن میں تو ہے ، وَمَنْ أَظْلَمُ مِمَّنْ مَنَعَ مَسَجِدَ اللَّهِ أَن يُذْكَرَ فِيهَا اسْمُهُ وَسَعَى فِي خَرَابِهَا “ پ ۱ بقره ۱۱۴ - اور اس سے بڑھ کر کون ظالم ہے جس نے اللہ کی مسجدوں میں اس کی یاد کرنے سے روکا اور ان کو غیر آباد کرنے میں سعی کی ۔ الگ الگ مسجدوں میں نماز پڑھنا، دوسروں کو اپنی مسجد میں آنے نہ دینا کیا اس آیت کا مصداق نہیں ہے، کیا یہ وسعی فی خرابھا نہیں ہے۔
گفته گفته من شدم بسیار گو
۱- شراب
کیا ہم سب میں لا اله الا الله محمد رسول الله مشترک نہیں ہے ۔ اس مشترک کلمہ کے پڑھنے میں اور ملکر پڑھنے میں یہ پھوٹ کا ہے کو ہے
یہ رشتہ خدائی ہے کیا خوب رشتہ کہ مسلمان آپس میں ہیں بھائی بھائی
انَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ " بے دینی کے چوہے تمھارے کپڑوں کو کھا جا رہے ہیں ۔ اب تمہارے پتلون پاجامے اور نیکر میں سوراخ ہو رہے ہیں ۔ تمھاری گنتی ننگوں میں ہو جائے گی تو شریف آدمی کے سامنے جانے کے قابل نہ رہو گے ۔
صاحبو ! آج کل بہت سے مسلمانوں میں طاعون العقول “ (عقل کا مرض ) پھیل گیا ہے ۔ وہ کہتے ہیں کہ اسلامی سزائیں انسانیت کے خلاف ہیں ۔ قصاص میں قتل اور چور کو شرعی سزا دینا دونوں تہذیب اور عقل کے خلاف ہیں ۔ مگر طالب علم اگر اپنے حقوق کا مطالبہ کریں تو ان پر گولی چلا دینا عین انصاف ہے ؟
مخالفین پر بمباری کرنا ۔ ایٹم بم، ہائیڈروجن پھینک کر عورتوں، بچوں اور بوڑھوں کو بھی ہلاک کرنا مقتضائے عقل ہے ؟ انھیں معلوم نہیں کہ حدود و قصاص میں اگر شبہ ہو تو وہ ساقط ہو جاتے ہیں۔ ہمارے زمانے میں جب کہ حیدرآباد میں قصاص ہوتا تھا قاتل نے مقتول کی بیوی کے پیروں پر سر رکھ دیا ۔ اس نے فوراً معاف کر دیا۔ شرعی طور پر دس وارثوں میں سے ایک نے بھی اگر معاف کر دیا تو قصاص نہیں ہو سکتا ان کو دیت (خون بہا) دلا دی جائے گی ۔ چلو چھٹی ۔
میں پوچھتا ہوں سزا کیوں دی جاتی ہے۔ جرائم کے بند کرنے کے لئے ۔ آنکھوں پر سے پردہ کانوں میں سے روئی نکالو - دریافت کرو جہاں شرعی سزائیں دی جاتی ہیں وہاں جرائم بند ہیں یا اس کے خلاف ؟
صاحبو! ایک شخص پر چوری کا الزام لگایا گیا مستغاث علیہ یعنی مجرم کہتا ہے میں نے اس چیز کو ان سے خریدا ہے۔ انھوں نے پیسے لے لئے اور مجھے چیز نہ دی اور میں نے ان سے اپنی چیز چھین لی دیکھو فوجداری مقدمہ (کریمنل کیس) دیوانی (سیول کیس) ہو گیا ۔ بہرحال
شبہ پر حدود ساقط ہو جاتے ہیں ۔ جہاں شرعی سزائیں نہیں دی جاتیں وہاں صبح سے شام تک جرائم کی گرم بازاری ہے ۔
صاحبو ! اسلامی بادشاہوں میں بعض بادشاہ ظالم بھی تھے مگر ان میں خود سر بے راہ ، خود مختار اور ڈکٹیٹر کوئی نہیں ہوا کیوں کر ہوتا ؟ قرآن وحدیث اس کی گردن دباتے ۔ مگر اس کے ساتھ ہی بادشاہ میں وَزَادَهُ بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ وَالْجِسْمِ پ ۲ بقرہ (۲۴۷) (اور اللہ نے اس کو علم اور جسمانی قوت میں بھی فوقیت دی ہے ) کی حقیقت بھی ضروری ہے۔ علم وفہم بھی رکھے اور دشمن کی مدافعت کرنے کے لئے قوت بھی رکھے۔ پیغمبر کے رہتے ہوئے بھی قوم (بنی اسرائیل ) لوگ پیغمبر سے التجا کرتے ہیں ابعث لنا ملکا (پ ۲ بقرہ ۲۴۶) ہمارے لئے ایک بادشاہ مقررکر دیجئے ۔ بزرگی الگ چیز ہے اور حکومت کرنے کی صلاحیت الگ چیز۔ یہ دونوں باتیں بے شک خلفائے اربعہ میں تھیں ۔ اس وجہ سے وہ جانشین پیغمبر سمجھے جاتے تھے۔ مختلف اوقات میں اچھے بادشاہ بھی ہوئے ہیں ۔ جیسے عمر بن عبد العزیز، ہارون الرشید شاگرد امام مالک .
برہمن اپنی ذات کو دوسروں کی ذاتوں سے اعلیٰ سمجھتے ہیں، مگر حکومت ملتی ہے تو چھتری خاندان کے لوگوں کو ۔ رام چندر جی ، کرشن جی نیک بھی تھے اور حکومت کرنے کی صلاحیت بھی رکھتے تھے ۔ اس لئے انھیں حکومت ملی تھی ۔ اسلام میں سید شیخ ، مغل، پٹھان کا جھگڑا نہیں ہے ۔
ہر خاندان میں حکومت رہ چکی ہے ۔ سیدوں میں بھی ، شیخوں میں بھی پٹھانوں اور مغلوں میں بھی۔ بلکہ غلام بھی جو ہر ذاتی اور قابلیت کی بنا پر بادشاہ ہو گئے۔ ذات و جماعت کا جھگڑا اسلامی اصول کے خلاف ہے ۔ سب سے پہلے ذات کا جھگڑا استاذ الملائکہ نے نکالا اور خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينِ (پ ۸ ع ۲) کہا۔ شیطان آدم کو کیا سمجھا ؟ خاک سمجھا ! آدم میں جامعیت تھی، ہر قسم کی صلاحیت تھی ۔ وہ
خلیفہ ہوکر رہا۔ اب بھی آدمی ہی ساری دنیا پر حکومت کرتے ہیں ۔ شان خلافت دکھاتے ہیں انسان شیطان کو ایک شیشہ میں بند کر دیتا ہے۔ شیطان عاجز ہو کر إِلَّا عِبَادَكَ مِنْهُمُ المخلصین کا اعتراف کرتا ہے ۔ وہ کیا اور اس کا اعتراف کیا ... باذو الجلال والاكرام إِنَّ عِبَادِي لَيْسَ لَكَ عَلَيْهِمْ مِنْ سُلطان فرماتا ہے آدمی بنو! حق بولو! اللہ کے حکموں پر چلو! ان الْأَرْضَ يَرِثُهَا عِبَادِيَ الصَّلِحُونَ کے مصداق بنو پھر دنیا بھی تمھاری ہے اور آخرت بھی تمھاری ۔
مجتہد کے کتنے اقسام اور درجات ہیں ؟
اول مجتہد مطلق صاحب اصول اس کا طریق استنباط و استدلال جدا ہوتا ہے جیسے حضرت امام اعظم ابوحنیفہ
دوم مجتہد فی المذہب اس کے اصول استنباط وہی ہوتے ہیں جو اس کے شیخ کے ہوتے ہیں۔ دیگر مسائل میں وہ اپنے شیخ کا خلاف بھی کرتا ہے ۔ عام طور سے لوگ شاگردان امام کو مجتہد فی المذہب سمجھتے ہیں۔ مگر علم اصول فقہ سے واقف شخص جانتا ہے کہ صاحبین خصوصاً اصولی اختلاف بھی رکھتے ہیں مگر یہ کم ہے ۔ اکثر اصول میں امام کے موافق ہیں ۔
سوم مجتهد في المسئلہ کسی خاص مسئلہ میں صاحب تحقیق یا اگر کوئی نیا واقعہ پیداہو تو حکم کا استنباط کرتا ہے اس مسلہ کا جواب دیتا ہے ۔
چهارم صاحب ترجیح مجتهدین سابق کے مختلف اقوال میں سے کسی ایک کو ترجیح دیتا ہے۔ مجتہد فی المسائل کا ہر زمانہ میں رہنا ضروری ہے ورنہ دین کے کام بند ہو جائیں گے ۔
سب کے آخر میں مفتی کا درجہ ہوتا ہے ۔ اجتہاد نہیں کر سکتا، کتابیں الٹ پلٹ کر کسی نہ کسی کا قول نکال دیتا ہے ۔ عام طور سے علماء ایسے ہی پائے جاتے ہیں ۔
بہر حال مجتہد کے لئے ادب نحو، صرف، قرآن، تفسیر، حدیث وفقہ پھر حدیث کے لئے اسماء رجال اور سیرت نبوی، تاریخ ، اصول حدیث، اصول فقہ ان سب کے لئے محاورات ماحول کے اثرات اور احکام دین کی تطبیق سے واقف ہونا
ضروری ہے ۔ ایک آدھ حدیث کی مترجم کتاب دیکھ لی نہ راویوں کے حال سے واقف نہ ناسخ و منسوخ احکام معلوم نہ تطبیق و استنباط کی قوت حاصل اور لگے خود کو مجتہد سمجھنے ۔ عالموں پر اعتراضات کی بوچھار کرنے ۔ یاد رکھو! خدا کو جواب دینا ہے ۔ فَاسْأَلُوا أَهْلَ الذِّكْرِ پر عمل کر کے ٹھنڈے دل بیٹھ رہنا موجبِ امن ہے ۔
اے ایمان والو! کسی کو اپنا راز دار نہ بناؤ اپنوں کو چھوڑ کر ۔ یہ لوگ تمھاری تباہی میں کوتاہی نہ کریں گے ۔ ان کی دلی خواہش ہے کہ تم کو تکلیف پہونچے ۔ دشمنی تو ان کی باتوں سے ظاہر ہو چکی ہے ۔ کینہ کپٹ جو سینوں اور دلوں میں چھپا رکھا ہے وہ تو اس سے بھی بڑھ کر ہے ۔ ہم نے تو ساری نشانیاں بتا دیں اگر تم کچھ بھی عقل رکھتے ہو ۔ ہاں تم تو کچھ ایسے سادہ دل ہو کہ ان سے دوستی رکھتے ہو، اور وہ تم سے کچھ بھی دوستی نہیں رکھتے اور تم اللہ کی ساری کتابوں پر ایمان رکھتے ہو، اور وہ قرآن کے منکر ہیں اور جب تم سے ملتے ہیں تو کہہ دیتے ہیں کہ ہم بھی ایمان لے آئے ہیں اور جب خلوت میں اور اکیلے ہوتے ہیں تو مارے غصے کے اپنی انگلیاں کاٹتے ہیں ۔ یا محمد ! ان سے کہو کہ اپنے غصے میں جل جل مرو ۔ بے شک اللہ کو خوب معلوم ہے جو تمھارے سینوں میں ہے ۔ اگر تم کو کچھ بھلائی ملے تو ان کو برا معلوم ہوتا ہے اور اگر تم کو کوئی برائی پہنچے تو اس سے وہ خوش ہوتے ہیں اور اگر تم صبر کرو اور بچتے رہو تو ان کے فریب سے تمہارا کچھ نہ بگڑے گا ۔ بے شک وہ جو کچھ کرتے ہیں سب اللہ کے بس میں ہے ۔
دنیا میں شر و فساد قتل و کشت کا بازار گرم ہے۔ ہر ایک بنی نوع انسان کے برباد کرنے میں کوشاں ہے ۔ امن و امان کا لفظ شرمندہ معنی نہیں ہے ۔ صنعت و حرفت اور علم و ایجاد سب انسان کے فنا کرنے کے لئے ہیں۔ وہی مہذب و متمدن سمجھا جاتا ہے جو دوسروں کو بمباروں سے جلائے ، شہروں کو ویران کرے، عورتوں، بچوں، بوڑھوں اور بیماروں پر رحم نہ کھائے ، سب کو کشتۂ تیغِ نیستی کر دے ۔ ظَهَرَ الْفَسَادُ فِي الْبَرِّ وَالْبَحْرِ بِمَا كَسَبَتْ أَيْدِي النَّاسِ ۔ آخر امن و امان کی بھی کوئی صورت ہے؟ اتحاد و محبت کی بھی کوئی شکل ہے؟ کیا تمام قومیں ایک بھی ہو سکتی ہیں؟ کیا یہ اختلاف و عداوت رفع بھی ہو سکتی ہے؟
اس مسئلہ کا حل دریافت کرنے کے لئے پہلے بیخِ فساد اور اصل اختلاف کو تلاش کرنا چاہئے کہ وہ کون سا نظریہ ہے؟ کون سا اصول ہے جو اس تباہی کا باعث ہوا ہے؟ سب سے پہلے فساد اور جھگڑے کی ابتداء کس نے کی؟ استاد الملائکہ کو جب آدم علیہ السلام سے علمی امتحان و مقابلہ میں شکست ہوئی تو اس نے اپنی اعلیٰ ذات والا ہونے کا دعویٰ کیا: أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ خَلَقْتَنِي مِنْ نَارٍ وَخَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ ۔ یہی تکبر و خود پسندی تمام مفاسد کی ماں ہو گئی۔ اس نے دعویٰ تو توحید کا کیا مگر خدا پر اعتراض کیا کہ اس نے افضل کے ہوتے ہوئے مفضول کو کیوں خلافت دی؟ گویا کہ خدا کو اتنی بھی تمیز نہ تھی ۔ اس کے خیال میں خدا کو کوئی حکم دینے کا حق نہ تھا ۔ حکم کرنے میں عقل کو اصل جانتا تھا ۔ مگر اس خانہ نہ عقلش خراب کو خَلَقْتَهُ مِنْ طِينٍ تو نظر آیا مگر نَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي نہ سنائی دیا نہ اس کے آثار دکھائی دیئے ۔ علم کی فضیلت اس کے پاس نا قابل توجہ تھی ۔ پس اصلی فساد و بیخِ شر خود کو اعلیٰ ذات کا اور دوسروں کو ادنیٰ ذات کا سمجھنا ہے ۔
اس وقت دنیا میں بیسیوں قومیں آباد ہیں، مگر ان کی قومیت کا رشتہ اتحاد کہیں قبیلہ ہوتا ہے یا ہم وطن، یا ہم زمین ہوتا ہے یا ہم رنگی ہے یا ایک زبانی ۔ ہر شخص اپنی قوم کو اعلیٰ اور دوسروں کو ادنیٰ سمجھتا ہے ۔ یورپ میں بعض ہوٹلوں کے دروازے پر لکھا ہوا ہے کہ اس ہوٹل میں کتے کے لانے اور انڈین کے آنے کی اجازت نہیں ۔ امریکہ میں حبشیوں کی کیسی تحقیر و تذلیل اور ان پر کیسے مظالم ہوتے ہیں حالانکہ ان میں اکثر کرسچین ہو چکے ہیں، ان کے ہم مذہب ہیں ۔ اٹلی نے ابی سینیا پر کیا کیا ستم ڈھائے اس لئے کہ وہ سیاہ رنگ تھے ، ان کی طرح سپید پوست نہ تھے ۔ ہندوستان میں لاکھوں کرسچین ہو گئے ہیں ۔ کیا ان میں کوئی یورپینوں کے گرجے میں جا سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ کیا دعوت میں شریک ہو سکتا ہے؟ ہر گز نہیں ۔ طرابلس پر اٹلی نے حملہ کیا مصر نے طرابلس کی مدد کرنی چاہی مگر ان کو روکا گیا، حالانکہ مصر آزاد تھا، کیونکہ اٹلی ہم رنگ تھا ۔ اس وقت بھی صنعت و حرفت کے اس کارخانے کی جو دشمن یورپین قوموں کے پاس ہے کھولنے کی شاید اجازت نہ ملے ۔ یہ سب ملک و رنگ کی عصبیت ہے ۔ نازی ، فاشستی، کوئی اپنی مفتوح رعایا کو اپنی قومیت میں شریک کر لیتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ ریڈ انڈین فنا تو کئے جا رہے ہیں مگر امریکہ کی قومیت میں ہر گز شریک نہیں کئے جاتے ۔ آرین قوم کئی ہزار سال سے ہندوستان میں ہے مگر یہ آرین قوم غیر ملکی بدیسی، نہ روٹی نہ بیٹی ۔ یہ بدیسی قومیں ملکیوں کو شودر اور ملیچھ کہتی ہیں ، ان کے ساتھ جانوروں سے بدتر سلوک کرتی ہیں ۔ رسوئی کے پاس سے کتا گذرے پرواہ نہیں ، مگر کوئی مسلمان یا اچھوت نہ گذرے نہ پانی کے برتن کو ہاتھ لگائے ۔ جاہل بدکار برہمن بھی علیم و نیکو کار ملکیوں سے اعلیٰ و افضل سمجھا جائے گا ۔ پھر یہ کس منہ سے اپنے ہندوستانی ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ اونچ ذات والوں کا ظلم ہے کہ نیچ ذات والوں کو مردم شماری میں اپنی بڑی تعداد دکھانے کے لئے ہندو شمار کرتے ہیں، اپنے میں ملاتے ہیں، اور جب سلوک اور حقوق کا وقت آتا ہے تو پھر وہی شودر، وہی نیچ!
وید پڑھنے کے لئے نیچ ذات والوں کو اجازت نہیں ۔ وہ لاکھ نیک بنیں، عالم ہو جائیں، مذہبی پیشوا نہیں بن سکتے ۔ یہ سب ابلیس ازم کی شاخیں ہیں اور أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ پر مبنی ہیں ۔ یہ تعصبات نہ کبھی امن ہونے والے ہیں نہ ہونے دیں گے ۔ جب تک رنگ و زمین وغیرہ کی عصبیت ہے، اتحاد و اتفاق کی کوئی صورت نہیں ۔ ملکیوں کے گاڑھے پسینے سے فائدہ اٹھانا، عیش پرستی کرنا، پھر ان کو ذلیل و خوار کرنا، ان کو بھوکا مارنا تہذیب ہے؟ تہذیب اصلاحِ نفس، حسنِ سلوک، شفقت علیٰ خلق اللہ کا نام ہے ۔ پرہیزگاری اور حسنِ نیت کا تہذیب میں کوئی حصہ نہیں؟ حالانکہ تہذیب و کلچر خوبیِ صفاتِ نفسانی و ملکۂ روحانی کا نام ہے جس کے آثار اعمالِ حسنہ سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ مگر افسوس! آج کل تہذیب نام ہے بندگانِ خدا کو غلام بنانے کا، قتل و خون کرنے کا، اپنی قوم کے سوا سب کو غارت کرنے اور لوٹنے کا، شراب خواری، زنا کاری، جوئے بازی کا ۔ صرف دوسری قوموں سے لڑانے کے لئے مذہب کا نام یاد آتا ہے ۔ ضرورت پڑے تو اینٹی گاڈ (ANTI-GOD) والوں کی تائید سے دریغ نہیں، اور خدا پرستوں کو تباہ کرنے میں کوتاہی نہیں ۔ اصل میں تہذیبِ جدید بھی مادہ پرستی اور اینٹی گاڈ ہی کی ایک قسم ہے ۔ ان کا نظریہ ایک ہی ہے: کھاؤ، پیو، دوسروں کو مارو، پیٹو، قتل و خون کا بازار گرم کرو، ان کا ملک و مال لوٹو، غارت کرو، ان کی آبادی کو گھٹاؤ، ان کو جنگ میں کٹاؤ ۔ پس اپنے ہی فوائد و اغراض مقصود ہیں، چاہے دنیا تباہ ہو جائے، برباد ہو جائے ۔ یہ بزدلوں کا کام ہے ۔ بہادر وہ ہے جو ہزاروں کو فنا کرے! ظلم و ستم قوی کے لوازم سے ہے! اپنی عزت دوسروں سے کرواؤ! ایک قوم کی ذلت ہی ایک قوم کی عزت ہے! چند لوگوں کو مارنے پیٹنے سے ان کا مال زبردستی چھین لینے والے کو ڈاکو کہتے ہیں، مگر جو شخص ایک شہر، ایک ملک کو ویران و تباہ کرے، بمباری کرے، مری ہوئی دسیوں قوموں کے خون سے اپنے ہاتھ رنگین کرے، وہ فاتح ہے! وہ بڑا مہذب ہے، متمدن ہے! خلاصہ یہ کہ آج کل أَنَا خَيْرٌ مِنْهُ کا قدیم نظریہ مدارِ تہذیب ہے ۔ آج کل تہذیب دل کی صفت نہیں، مہلک اسلحہ کی صفت ہے ۔ اور بعض کے پاس دھوتی، جنیو اور پیتل کی لٹیا کی ۔ واہ رے تہذیب! ما شاء اللہ! رہے کلچر! بندگانِ غرض سے دنیا بھر گئی ہے، بندگانِ خدا گوشۂ خموش و گمنامی میں چھپے ہوئے ہیں ۔
الامان الامان من شرور هذا الزمان ۔ یا حنان یا منان یا رحیم یا رحمن! جب کسی قوم میں اس کی قابلیت نہیں کہ روئے زمین کے بنی آدم کو بلا لحاظ رنگ، قبیلہ، زمین، زبان اپنی قوم میں شریک کرے، کیونکہ ساری دنیا کی زبان ایک نہیں ہو سکتی، نہ کسی ایک ملک میں ساری دنیا کے لوگ آباد ہو سکتے ہیں، نہ ایک قبیلے کے بن سکتے ہیں، نہ سب ایک رنگ کے ہو سکتے ہیں، تو آخر ان سب کے ایک ہونے کی کیا سبیل؟ سب لوگوں کا خدا ایک ہے ۔ اقل درجہ تمام دیوتاؤں کا ایک صدر دیوتا تو متفق علیہ ہے، خواہ بطور پریسیڈنٹ کے ہو خواہ ڈکٹیٹر کے، اللہ اکبر میں تو کسی کو اختلاف نہیں ۔ مختلف دیوتاؤں کے ماننے سے آپس میں اختلاف پیدا ہوتا ہے ۔ ہر ایک اپنے معبود کی طرفداری کرتا ہے جس کا انجام فساد ہے، جنگ ہے ۔ آمر و حاکم کے اختلاف سے بھی اختلاف پیدا ہوتا ہے ۔ لہٰذا خدا ایک ہے، اس کے سوا کسی اور کو آمر بننے کا حکم دینے کا حق نہیں ۔ تمام رشتے اور عصبیتیں توڑ کر خدائی رشتے میں داخل ہو جاؤ، پھر امن ہی امن ہے ۔ جہاں امرِ تحقیق اللہ تعالیٰ ہے وہاں اس نے جزئیات میں اجتہاد کرنے کی بھی اجازت دی: فَاعْتَبِرُوا يَا أُولِي الْأَبْصَارِ ۔ ان بیسیوں ازموں میں صرف اسلام ہی خدائی ازم ہے ۔ اسلام ہی تمام بنی آدم کو اپنی قومیت میں شریک کر لیتا ہے، اس میں حریت و مساوات ہے ۔ اس میں جَعَلْنَاكُمْ شُعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا — ہم نے تمہارے بڑے چھوٹے قبائل اسی لئے بنائے کہ باہمی تعارف ہو ۔ اس میں ہے: إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ أَتْقَاكُمْ یعنی جو زیادہ پرہیزگار ہے وہی اللہ کے پاس بزرگ تر ہے ۔ اس میں ہے: إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ — بے شک سب مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں ۔ اسلام میں ہے: الْخَلْقُ عِيَالُ اللَّهِ فَأَحَبُّهُمْ إِلَى اللَّهِ أَحْسَنُهُمْ إِلَى عِيَالِهِ — خلقِ خدا عیالِ خدا ہے، خدا کے پاس وہی محبوب ہے جو اس کے عیال سے اچھا رہے ۔ اس میں ہے: لَا يُؤْمِنُ أَحَدُكُمْ حَتَّى يُحِبَّ لِأَخِيهِ مَا يُحِبُّ لِنَفْسِهِ ۔ اسی میں ہے: الْمُسْلِمُونَ كَالْبُنْيَانِ يَشُدُّ بَعْضُهُ بَعْضًا ۔ اس میں ہے: التَّعْظِيمُ لِأَمْرِ اللَّهِ وَالشَّفَقَةُ عَلَى خَلْقِ اللَّهِ ۔
عیال اللہ ۔ کسی مسجد میں جا کر دیکھو: سید، شیخ، مغل، پٹھان، اور گورا، سانولا، کالا، اور عرب، ہندوستانی، ایرانی، افغانی، مصری، ترک، روسی، کسی کو کوئی امتیاز نہیں ۔ مسلم کا یہ امتیاز وہ علم ہے جو بابا آدم کا امتیاز تھا ۔ یہاں غلام سیاہ فام بھی خلیفہ بن سکتا ہے ۔ ہندوستان کے بادشاہوں میں خاندانِ غلامان کا گزرنا کس کو معلوم نہیں؟ کافور اخشیدی کا آمر ہونا جو حبشی تھا اور متنبّی کا ممدوح تھا کس سے مخفی ہے؟ یہ ترک کون تھے؟ بت پرست تھے، مسلمان ہو کر وہ بھی تو اب تک خلیفہ مانے گئے ۔ سب سے پہلے حضرت ابو بکر صدیقؓ و حضرت عمر فاروقؓ جو بنی ہاشم سے تھے نہ بنی امیہ سے، نہ کسی بڑے قبیلہ کی طرف منتسب تھے، کس طرح خلافت کے لئے منتخب کئے گئے اور کس طرح امن و امان سے خلافت کا کام چلایا؟ جب سے ہمارا خاندانی اعلیٰ و افضل کا مسئلہ اٹھا، پھر مسلمانوں کی بھی تباہی ہونے لگی ۔ دوسرے رشتوں کی طرفداری سے خدائی رشتہ ہاتھوں سے نکل گیا، اختلاف و تفریق پیدا ہو گئی، وفاق گیا نفاق آ گیا ۔
خیر، اس وقت ہندوستان کے مسلمانوں پر غور کرو ۔ ان میں سید و شیخ بھی ہیں، اسلام میں داخل شدہ بھی ہیں ۔ سب کی قومیت کیا ہے؟ مسلم! اورنگ زیب کے زمانے میں مسلمانوں کی مردم شماری کی گئی تھی تو تین کروڑ مسلمان تھے ۔ ان کے بعد ہندوستان میں کب کروڑوں عرب آئے؟ عربستان میں کروڑوں کی آبادی ہی کب ہے؟ مگر اس سال کی مردم شماری میں دس کروڑ سے زائد مسلمان ہیں ۔ یہ کون ہیں؟ ہندوستانی ہیں جو داخلِ قومیتِ مسلم ہو گئے ہیں ۔ سید و شیخ جو عرب کی اولاد ہیں ان کی آبادی ایک کروڑ سے زائد نہیں ۔ غور کرو! برہمن و چھتری اعلیٰ ذات والوں نے ہزاروں سال کے بعد بھی اپنی قومیت میں دوسروں کو شریک کیا نہ انھوں نے ہندوستانیوں سے شادی بیاہ کیا ۔ ہندوستان والوں سے نہ ملنے سے غیر ملکی کے غیر ملکی ہی رہے، بدیسی پن ان سے نہ نکلا ۔
۱؎ یہ ۱۹۴۱ء کی بات ہے جب یہ مقالہ پڑھا گیا تھا ۔ اس وقت تک پاکستان نہیں بنا تھا ۔
اور مسلمان دوسروں کو اپنی قومیت یعنی خدائی رشتے میں شریک کرنے، اصلی باشندوں سے شادی بیاہ کرنے سے عربوں کی اولاد میں بھی ہندی خون مل گیا ہے ۔ مسلمان بے شک ہندی ہیں اور آرین بت پرست بدیسی ہی رہے ۔ ان بدیسیوں کو ہند میں رہنے کا کیا حق ہے؟ وہ اپنے وطن صحرائے گوبی یا وسطِ ایشیا کو چلے جائیں، سرزمینِ ہند کو اپنے وجود سے ناپاک نہ بنائیں ۔ ملیچھ تمہاری زبان ہے جو دوسروں کو ملیچھ کہتی ہے، ملیچھ تمہارا دل ہے جو اپنے بنی نوع کو ملیچھ سمجھتا ہے ۔ اے پردیسیوں! غریب ہندیوں کی تعداد کو اپنی تعداد میں شریک کرنے کا تم کو کوئی حق نہیں ۔ مسلمانوں کے دیکھا دیکھی بعض ادھرمی سماج دوسروں کو اپنے سماج میں شریک کرنے لگے ہیں، مگر انھوں نے فساد برپا کرنے کے سوائے کوئی کام نہیں کیا ۔ ان کے پاس نہ دھرم ہے نہ شاستر، اپنی عقلِ ناقص کے بندے ہیں ۔ یہ شاستر کے احکام کے خلاف مجلسِ وضعِ قوانین سے قوانین پاس کراتے ہیں ۔ سناتن دھرم والے تو کہتے ہیں تم ادھرمی ہو، تمہارے پاس نہ دین ہے نہ خدائی آئین و قوانین ۔ ایک دفعہ چند بے دینوں اور ملحدوں نے کم عمری کی شادی کی ممانعت کے لئے مجلسِ وضعِ قوانین میں قانون پاس کرنے کی تحریک کی تھی ۔ چونکہ حضرت عائشہؓ اور سیتاجی کی شادی قبلِ بلوغ ہوئی تھی، لہٰذا بے دین ایک زبان ہو گئے ۔ مسلمان اور سناتن دھرمیوں کے اتفاق سے وہ قانون پاس نہ ہوا اور یہ تحریک مسترد کر دی گئی اور یہ مداخلت فی الدین سمجھی گئی ۔ خود پرستی کا نظریہ شاہِ ظلمات کا ہے نہ کہ خدا پرستوں کا ۔ صلح و آشتی ان کا شیوہ نہیں، امن پیدا کرنا ان کا مطمحِ نظر نہیں ۔
ہماری اس تقریر سے معلوم ہو گیا ہو گا کہ صرف اسلام دوسروں کو اپنی قومیت میں داخل کرتا اور ان سے مساوات کا سلوک کرتا ہے ۔ اسلام ہی تمام بنی آدم کو ایک کر سکتا ہے، ان میں اتحاد و اتفاق پیدا کر سکتا ہے ۔ امن و امان پیدا کرنے کی صرف ایک صورت ہے: اسلام، اسلام، اسلام! وَلِلَّهِ الْحَمْدُ أَوَّلًا وَآخِرًا وَظَاهِرًا وَبَاطِنًا ۔
صاحبو! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّمَا الْخَمْرُ وَالْمَيْسِرُ وَالْأَنْصَابُ وَالْأَزْلَامُ رِجْسٌ مِنْ عَمَلِ الشَّيْطَانِ فَاجْتَنِبُوهُ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔ یعنی: اے ایماندارو! شراب اور جوا اور بت اور پانسے یہ سب شیطان کے ناپاک کام ہیں ، لہٰذا اس سے بچتے رہو تاکہ تم کو کامیابی ملے اور تمھارا بھلا ہو ۔
یہ ظاہر ہے کہ انسان کا امتیاز حیوان سے عقل ہی کی وجہ سے ہے ۔ گویا انسان کی فضیلت اور اس کا سرمایۂ امتیاز عقل ہے ۔ عربی میں شراب کو خمر کہتے ہیں، جس کے معنی ہیں عقل کو ڈھانک دینے والی چیز، تمھارے سرمایۂ عقل کو برباد کرنے والی شئے ۔ دیکھو شراب سے تمھارا سرمایۂ امتیاز باقی نہیں رہتا ۔ تم جانوروں کے اقسام میں سے ایک قسم بن جاتے ہو ۔ نہ شرم و حیا، نہ تہذیب، نہ اخلاق، سب برباد! نہ خدا کا خیال، نہ رسول کی پروا ۔ غرض شراب کی برائی اور اس کے نقصانات نا قابلِ بیان ہیں ، ان سے کیسے انکار ہو سکتا ہے؟ ایک مرتبہ کسی ظالم حاکم نے ایک شخص کو مجبور کیا کہ ایک شخص کو مار ڈالے یا ایک عورت سے زنا کرے یا شراب پیے ۔ اس بیوقوف شخص نے شراب کو ہلکا گناہ سمجھا اور اس کو پی گیا ۔ جب شراب نے اپنا اثر کیا تو وہ دونوں نہ کرنے کے کام بھی کر بیٹھا ۔ اسی لئے شراب کو ام الخبائث کہا گیا ہے ۔
شراب صرف اسلام میں حرام ہے ۔ تیرہ سو برس کے بعد اب بعض غیر مسلموں کی سمجھ میں آیا کہ شراب بری چیز ہے ۔ اس کے روکنے کے لئے جا بجا انجمن ہائے ترکِ مسکرات قائم ہو رہی ہیں ۔ مگر چونکہ ان کی روش غیر اسلامی ہے، ان میں ایمان نہیں ہے، اس لئے کامیابی سے کوسوں دور ہیں اور کوئی معتد بہ فائدہ مرتب نہیں ہو رہا ہے ۔ امریکہ میں بھی ترکِ مسکرات کے لئے بڑی بڑی کوششیں کی گئیں ، مگر چونکہ ایمان پر مبنی نہ تھیں لہٰذا سبھی بے سود ہو گئیں اور حالت بد سے بدتر ہونے لگی ۔ آخر تھک کر اس تحریک ہی سے ہاتھ اٹھا لیا ۔
سبحان اللہ! عرب کے ایک امی مصلح نے تحریک کی اور سولہ آنے کامیاب! کچھ سمجھتے ہو؟ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ سے اسی بات کی طرف اشارہ ہے ۔
آج کل یورپ زدگی کی وجہ سے شراب خواری داخلِ تہذیب ہو گئی ہے ۔ غیر مسلم پئیں تو ان سے ہم کو کیا تعلق؟ مگر مسلمان بھی شراب خواری میں غیر مسلموں سے کب کم ہیں! الامان و الحفیظ! خوب پی رہے ہیں ، اور اتنی پیتے ہیں کہ جگر تباہ ہو جاتا ہے، دماغ خراب ہو جاتا ہے، تمام اعضاء ضعیف اور ماؤف ہو جاتے ہیں، آخر میں دل کی حرکت بند ہو جاتی ہے، یعنی ہارٹ فیل ہو جاتا ہے ۔ نہ منہ سے خدا کا نام نکلتا ہے نہ رسول کا، اور ملک الموت اپنے شکار کو پکڑ لیتے ہیں ۔
شراب نوشی اتنی عام ہو گئی ہے کہ خدا کی پناہ! مرد تو مرد ہیں اب عورتیں بھی پی رہی ہیں ۔ ایک بدوی عرب کو شراب پلائی گئی ۔ شراب نے جب اپنا اثر کیا اور نشہ پیدا ہوا تو اس نے پوچھا کہ کیا تم جوان عورتوں کو بھی یہ چیز پلاتے ہو؟ جواب اثبات میں دیا گیا ۔ اس بدوی نے کہا: میں قسم کھا کر کہتا ہوں کہ تمہاری مائیں اور بہنیں اپنے بچوں کو یہ نہیں بتا سکتیں کہ ان کا صحیح باپ کون ہے! آپ کو سن کر تعجب ہو گا کہ ایک دفعہ ایک نمائش گاہ میں عورتوں اور مردوں کی شراب خواری کا مقابلہ کیا گیا تو جیت عورتوں ہی کے ہاتھ رہی ۔
او شرابِ خانہ خراب! او میخوار! تجھ پر خدا کی مار! یہ ظالم شراب تھوڑی دیر کی مسرت ہے اور ہمیشہ کی لعنت ہے ۔ ذرا سے وقت کی خرمی و شادی ہے اور عمر بھر کی بربادی ہے ۔ تھوڑی بہار ہے، پھر دنیا تیرہ و تار ہے ۔ جام نہیں، خونِ دل ہے ۔ یہ مئے و مدام نہیں، یہ لال دیو ہے! اس سے جو لڑتا ہے گرتا ہے، یہ کلیجہ بھونتا ہے، اس کے کباب کھاتا ہے ۔ جو اس سے مقابلہ کرتا ہے ہارتا ہے ۔ اس سے لڑنے والے کے تن میں طاقت رہتی ہے نہ دل میں ہمت ۔ کتنے پہلوانوں کو اس نے پچھاڑا ہے! کتنے نوجوانوں کو دے مارا ہے! میخوار نہ دین کے رہے نہ دنیا کے ۔ اے میخوار! دیکھ اس شیشہ میں لال پری ہے، فتنہ سے بھری ہے ۔ پہلے کھیلتی ہے، ہنساتی ہے، پھر آنسوؤں سے منہ دھلاتی ہے ۔ اس بیباک کے...
شیشہ سے کارک نہ نکال، آفت آ جائے گی، قیامت ہو جائے گی! وہ اڑے گی اور گلے پڑے گی ۔ اس کے رنگ و بو میں دلربائی ہے، مگر اس کے دل میں بے وفائی ہے ۔ آتشیں رنگ ہے، جو دیکھتا ہے دنگ ہے ۔ بڑی پر بہار ہے مگر خونخوار ہے ۔ اس کی سحر کاری دیکھ! جس نے اس کو ہاتھ لگایا، بس خطِ غلامی لکھ دیا ۔ جو اس کے پنجہ میں گرفتار ہوتا ہے پھر اس سے نکلنا دشوار ہوتا ہے ۔ احمق! کیوں اس کو پیٹ میں اتارتا ہے؟ کلیجہ کھا جائے گی، قبر میں سلائے گی! جسم آزار ہے، تن بیمار ہے، دل بے قرار ہے، جگر فگار ہے، چشم اشکبار ہے، آہ دلدوز ہے، نالہ جگر سوز ہے، صحت کوسوں دور ہے، جوانی کافور ہے، اب نہ زور ہے نہ زر ہے، دنیا سے بے خبر ہے، دین و دنیا میں خوار ہے، آخرش فی النار ہے!
صاحبو! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَلَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ وَتُدْلُوا بِهَا إِلَى الْحُكَّامِ لِتَأْكُلُوا فَرِيقًا مِنْ أَمْوَالِ النَّاسِ بِالْإِثْمِ وَأَنْتُمْ تَعْلَمُونَ — یعنی تم آپس میں اپنے مالوں کو ناجائز طور سے نہ کھایا کرو اور نہ اس کو حکام رسی کا ذریعہ بناؤ تاکہ لوگوں کے مال کا کوئی حصہ ناجائز و ناروا طور پر کھاؤ حالانکہ تم اس کو جانتے ہو اور تم اہل علم سے ہو ۔ اچھا یہ باطل طریقہ کیا ہے؟ جس چیز کو خدا نے منع کیا ہے اس کا اختیار کرنا: رشوت لینا، جھوٹے مقدمہ کو سچا بنانا، بے اصل واقعہ کو زورِ فصاحت سے ثابت کرنا، جھوٹی گواہی دینا، سود کھانا، جوا کھیلنا، برج کھیلنے پر پیسہ لگانا، گھوڑ دوڑ پر شرط لگانا، آبکاری کی رقم جمع کرنا ۔
یہ بھی مخفی نہ رہے کہ اچھے خاصے حاکم کو بہکا کر ناجائز آمدنی کے لئے برانگیختہ کرنا بھی ناجائز ہے ۔ رشوت لے کر سرکاری مال کا نقصان کرنا تمام قوم کا گنہگار ہونا ہے ۔ رشوت صرف روپیہ لینے ہی کا نام نہیں، بلکہ سرکاری قانون میں 'مابہ الاحتفاظ' کا حاصل کرنا لکھا ہے، یعنی ایسی چیز لینا جس سے لینے والے کو کچھ مزہ، کچھ حظ ملے ۔ ذرا قانون کے الفاظ کی وسعت دیکھو، اور ایسے اعمال کی شرمناک حالت کو ملاحظہ کرو کہ کس قدر اور کیا کیا مابہ الاحتفاظ حاصل کیا جاتا ہے! ان ناجائز طور سے حاصل کئے ہوئے مال والوں کے پاس دعوتیں کھانا، ڈنر اڑانا، اور دعائے برکت و ترقی دینا ناجائز کمانے سے کچھ کم برا نہیں ہے ۔ کچھ غور کرو کہ یہ حرام کا روپیہ پیسہ نور کیسے پیدا کر سکے گا؟ اور اس سے اطمینانِ قلبی کیوں کر حاصل ہو گا؟ حرام کا ایک لقمہ چالیس دن کی عبادت کو برباد کر دیتا ہے ۔ اللَّهُمَّ احْفَظْنَا مِنْ كُلِّ بَلَاءٍ ۔ خدا ہم سب کو عملِ صالح کی توفیق عطا فرمائے ۔
صاحبو! ایک اور جگہ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے: يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تَأْكُلُوا أَمْوَالَكُمْ بَيْنَكُمْ بِالْبَاطِلِ إِلَّا أَنْ تَكُونَ تِجَارَةً عَنْ تَرَاضٍ مِنْكُمْ
وَلَا تَقْتُلُوا أَنْفُسَكُمْ إِنَّ اللَّهَ كَانَ بِكُمْ رَحِيمًا — یعنی مسلمانو! ایماندارو! تم آپس کے مال کو ناجائز طور سے نہ کھاؤ، مگر تراضیِ طرفین سے تجارت کی جا رہی ہو تو کوئی مضائقہ نہیں، اور تم آپس میں خونریزی نہ کرو ۔ بے شک اللہ تم پر بڑا مہربان ہے ۔
اس سے پہلے باطل کی وضاحت کی جا چکی ہے ۔ اس میں رشوت خواری بھی شامل ہے ۔ آؤ اب ذرا غور کریں کہ رشوت خواری کو کن کن ناموں سے موسوم کیا جاتا ہے اور وہ کس کس طرح کی جاتی ہے ۔
یہ ظاہر ہے کہ آج کل رشوت خواری کا بازار خوب گرم ہے ۔ جسے دیکھو اس حرام میں گرفتار ہے ۔ چپڑاسی سے لے کر اعلیٰ عہدہ دار تک خالی نہیں: إِلَّا مَا شَاءَ اللَّهُ وَقَلِيلٌ مَا هُمْ — اور وہ بہت ہی کم ہیں ۔
رشوت خواری کہیں شیرینی کے نام سے موسوم ہوتی ہے اور کہیں بالائی کے نام سے، کہیں بخشش کے نام سے اور کہیں آمدنی کے نام سے ۔ رشوت کئی طریقوں سے وصول کی جاتی ہے، کہیں حق اور رسم اور کہیں معمول کے نام سے ۔ غرض عہدہ داروں سے لے کر ادنیٰ کارگزار تک اس میں سے حصہ پاتے ہیں ۔
بعض حضرات ان لوگوں سے رشوت لیتے ہیں جو حق پر ہیں ۔ بیشک ناحق فیصلہ نہیں کرتے مگر منہ بھرائی کے بعد ۔ بعض لوگ اسی فیصلہ کو حق سمجھتے ہیں جس میں ان کی مٹھی گرم کی جائے ۔ بعض لوگ طرفین سے ما بہ الاحتفاظ حاصل کرتے ہیں اور فیصلہ ایسا کرتے ہیں جس سے طرفین کی تائید ہوتی ہے ۔ بعض لوگ رعایا سے نہیں لیتے مگر سرکاری مال میں، روپیہ میں فیصد اتنی رقم کا استحقاق سمجھتے ہیں۔ بعض لوگ مقدمہ میں اتنی طوالت دیتے ہیں کہ بار بار کے آنے جانے کے خرچ سے سبکدوشی حاصل کرنے کے لئے کچھ نہ کچھ دینا ہی پڑتا ہے ۔ جو حضرات روپیہ نہیں لیتے ان کے پاس سفارش چلتی ہے ۔ بعض لوگ جب تک مقدمہ چلتا ہے کچھ نہیں لیتے، جب مقدمہ ختم ہو جاتا ہے، فیصلہ ہو چکتا ہے تو جو کچھ ان کو دیا جاتا ہے اس کو شیرِ مادر سمجھتے ہیں ۔ بعض لوگ تحفے تحائف کو رشوت میں داخل...
نہیں سمجھتے ۔ چنانچہ یہ لوگ خود تو رشوت نہیں لیتے مگر اپنے قرابتداروں کو، گھر کے بیوی بچوں کو تحفے تحائف لینے کا موقع دیتے ہیں ۔ یہ ایک مثل ہو گئی ہے کہ بلیو، وکیل اور رشوت خوار کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ۔ اس کا دین و ایمان نقد بن جاتا ہے ۔ اس کے دل میں ثوابِ دارین کا خیال تک نہیں آتا ۔ مال کا ناجائز طور سے لینا اتنا ہی برا ہے جتنا کسی کا قتل کرنا ۔
ایک اور مثل مشہور ہے: جو جیتا سو ہارا، جو ہارا وہ مرا ۔ اگر ایمانداری ہی پیدا ہو، اور سلطنت کا دل میں درد ہو، ناجائز کاموں سے پرہیز ہو تو مسلمان کیوں تباہ ہوں؟ غیر مسلموں سے روپیہ لینا، مسلمانوں کو گرفتار کرا دینا، ان کی سزاؤں میں زیادتی کروا دینا، ان کا ایک ادنیٰ کھیل ہے ۔ غیر مسلموں کی تائید میں مسلمانوں پر فائر کروا دینا بڑی ہی انتظامی قابلیت اور رواداری کی علامت ہے! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔ خدا ان اسلامی نام رکھنے والے مسلمانوں کے مکر سے بچائے ۔ وہ صاف صاف کہتے ہیں کہ ہم نہ مسلم ہیں نہ غیر مسلم، ہم کو شریعت سے کیا کام؟ اسلام سے کیا غرض؟ ہم تابعِ قانونِ حال ہیں، قوانینِ اسلام گذشتہ زمانے کے لئے تھے، حال میں ماضی کی کیا مجال؟ غرض جتنے منہ اتنی باتیں ۔
صاحبو! دنیا میں اسراف کرنے والے کون ہیں؟ مسلمان! شادیوں میں، رسموں میں پیسہ اڑانے والے کون ہیں؟ مسلمان! سود پر قرض لے کر مذہبی رسوم ادا کرنے والے کون ہیں؟ مسلمان! غیر مسلموں کے سینماؤں میں کون جاتے ہیں اور کون ان کو اپنا خون پلاتے ہیں؟ رات دن برج اور جوا کون کھیلتے ہیں؟ شراب خواری میں کون روپیہ برباد کرتے ہیں؟ مسلمان! اچھا کون کمانا نہیں جانتے اور اڑانا خوب جانتے ہیں؟ مسلمان! کس کی جائیدادیں بک رہی ہیں؟ مسلمانوں کی! یہ سب کیوں ہو رہا ہے؟ اسراف کی وجہ سے، بے جا رسوم سے، جھوٹی واہ واہ سے، نام و نمود سے ۔ بے جا اسراف عام طور پر سب سے زیادہ شادیوں میں ہوا کرتا ہے ۔
شراب خواری کا بھائی جوئے بازی ہے ۔ آج کل شراب خواری کے ساتھ قمار بازی یعنی جوئے بازی بھی عام ہو گئی ہے ۔ انسان محنت کر کے کمانے کے لئے پیدا ہوا ہے نہ کہ مالِ مفت دلِ بے رحم کے لئے ۔ اس زمانہ میں تو جوئے بازی کا بول بالا ہے ۔ قانون میں جوئے بازی جرم ہے ، مگر جب حکامِ ریاست خود جوئے میں مبتلا ہوں تو اس جرم پر سزا دے کون؟ گھوڑوں پر قمار بازی تو زمانہ سے تھی ہی، اب گھر گھر برج کھیلا جا رہا ہے جس میں لازماً شرط باندھی جاتی ہے ۔ بڑے سے چھوٹے تک، امیر سے غریب تک سب برج کھیلتے ہیں ۔ خالی پتے کھیلنا انہیں پسند نہیں، جب تک کھیل میں روپیہ نہ لگایا جائے وہ کھیل ہی کیا ہوا! جا بجا کلب قائم ہیں، اور اس کے تمام کاموں میں سب سے زیادہ دلچسپی برج کھیلنے میں لی جاتی ہے جو جوا ہے ۔ جسے برج کھیلنا نہیں آتا وہ سوسائٹی کے قابل سمجھا نہیں جاتا، اسے غیر مہذب خیال کیا جاتا ہے ۔
گذشتہ زمانہ میں عرب جوا کھیلتے تھے تو جانوروں کے گوشت پر ۔ ان کا مقصد یہ رہتا تھا کہ جس طرح ممکن ہو غریبوں کو گوشت پہنچ جائے، کیونکہ گوشت پانسوں کے ذریعہ تقسیم کیا جاتا تھا ۔ اس وقت کی برائی میں بھی بھلائی کا ایک پہلو تھا ۔ اب تو خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ہے: دنیا برباد، آخرت میں منہ کالا!
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ شراب سے شجاعت پیدا ہوتی ہے اور جوئے سے دولت، لیکن غور طلب امر یہ ہے کہ ہر شئے نفع و نقصان دونوں رکھتی ہے: قُلْ فِيهِمَا إِثْمٌ كَبِيرٌ وَمَنَافِعُ لِلنَّاسِ وَإِثْمُهُمَا أَكْبَرُ مِنْ نَفْعِهِمَا — یعنی اے پیغمبر! تم کہہ دو کہ ان میں (شراب اور جوئے میں) بڑا گناہ ہے اور لوگوں کے لئے کچھ نفع بھی ہے، مگر ان کا گناہ ان کے نفع سے بہت بڑا ہے ۔ مگر دیکھو! عقلمند خیرِ کثیر کا طالب ہوتا ہے اور شرِ کثیر سے مجتنب ۔
صاحبو! اللہ تعالیٰ شراب خواری اور جوئے بازی کی کس کس طریقے سے ممانعت فرماتا ہے ۔ ارشاد ہوتا ہے کہ یہ شیطانی کام ہیں، ان سے پرہیز کرنا چاہئے، تمھاری کامیابی ان سے بچنے میں ہے ۔ شراب خواری اور جوئے بازی سے خود تم میں، تمھارے دوستوں میں، تمھارے یار آشناؤں میں عداوت اور کینہ پیدا ہوتا ہے، نہ تم خدا کی یاد کر سکتے ہو نہ نماز ہی پڑھ سکتے ہو ۔ کیا جان بوجھ کر بھی تم پرہیز نہ کرو گے؟ دیکھو! یہ شراب خواری، یہ جوئے بازی تم کو کہیں کا نہ رکھے گی ۔ نہ دین کے رہو گے نہ دنیا کے، خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ کے مصداق ہو جاؤ گے ۔ سمجھو، سنبھلو! بیوی بچے ترس رہے ہیں، کھانے پینے کو محتاج ہیں اور تم ہو کہ شراب خواری اور جوئے بازی میں روپیہ اڑاتے ہو!
اٹھو اٹھو یہ خوابِ غفلت کب تک
جاگو جاگو اجل کمیں گاہ میں ہے
۸۳
غیبت
صاحبو! بسم الله الرحمن الرحيم
غیبت
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: لَا يُحِبُّ اللَّهُ الْجَهْرَ بِالسُّوءِ مِنَ الْقَوْلِ إِلَّا مَنْ ظُلِمَ — یعنی خدا بری بات کے بیان کرنے کو پسند نہیں کرتا مگر یہ کہ وہ مظلوم ہو ۔
آج کل ایک عادت سی ہو گئی ہے کہ جہاں دو چار آدمی جمع ہو جائیں، کسی نہ کسی شخص کی برائی بیان کرنے لگتے ہیں، اس کی غیبت شروع کر دیتے ہیں ۔ حالانکہ غیبت کرنا حرام ہے ۔ غیبت کرنے سے دوست دشمن ہو جاتے ہیں ۔ یہ عادتِ بد اکثر اشخاص میں پائی جاتی ہے بالخصوص پڑھے لکھوں میں اور عالموں میں زیادہ ہے ۔ وہ سمجھتے ہیں کہ ہم دین کی خدمت کر رہے ہیں، اس کو تائید دیتے ہیں ۔ اول تنہائی میں ان کو نصیحت کرو، اپنی نیت نیک رکھو، نرمی سے بولو ۔ دیکھو! فرعون سے بھی مخاطبت کرنے کے لئے فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا کا حکم دیا جا رہا ہے ۔ تم اگر اتنی پابندی کرو، ان سب باتوں کا لحاظ رکھو، تب کہیں تمھارے کہنے میں اثر ہو گا ۔ اپنی تعلی اور دوسرے کی تحقیر و تضحیک اثر کے لئے زہر ہے ۔
کسی کے متعلق ناگوار بات کب منہ سے نکال سکتے ہیں؟ اور کس کو ایسی اجازت دی جا سکتی ہے؟
۱۔ مظلوم: وہ شخص جس پر ظلم کیا گیا ہو۔ وہ بیان کر سکتا ہے کہ اس پر کیا ظلم ہوا ۔ مگر جتنا ظلم ہوا، جس بات کا ظلم ہوا اتنا ہی بیان کرنے کا حق ہے ۔ اس پر حاشیے چڑھانا، اس میں مرچ مصالحہ لگانا، کسی کے دیگر شخصی حالات بیان کرنا، ان کی تنقید کرنا بے کار ہے، بے ضرورت ہے، ناجائز ہے ۔
۲۔ گواہ: اس کو حاکم کے سامنے صحیح حالات بیان کر دینا چاہئے، چاہے کسی کے موافق ہو یا مخالف، کسی کو فائدہ ہو یا نقصان ۔ گواہ کا کام سچ کہنے کا ہے ۔
۳۔ شادی بیاہ کے معاملہ میں صحیح واقعات کہہ دینے چاہئیں، ورنہ دوسروں کا نقصان ہو گا، خصوصاً عورت کا ۔
۴۔ جو شخص علانیہ برا کام کرتا ہو اس کو بیان کر سکتے ہیں ۔ جب اس نے شریعت کا لحاظ نہیں کیا اور علی الاعلان مرتکبِ کبائر ہوا ہے تو ایسے شخص کی برائی بیان کرنی چاہئے ۔ ایسے شخص کو 'فاسقِ معلن' کہتے ہیں ۔
یہ برائی اتنی عام ہو گئی ہے کہ اس کو کوئی عیب ہی نہیں سمجھتا ۔ عوام تو عوام ہیں، مشائخوں کو اور علماء کو رقعے دیئے جاتے ہیں کہ شریکِ محفلِ نشاط شدہ ممنون فرمایند اور شرکت و تناولِ طعام سے مشکور فرمائینگے، اور علماء و مشائخ نیز پیشوایانِ ملت سب پہلے سے سنتے ہیں، اچھی طرح سے جانتے ہیں کہ داعی فاسقِ معلن ہے، مگر یہ لوگ ہیں کہ پلاؤ کھانے کو ضرور جاتے ہیں! کیونکہ دعوت قبول کرنے کی سنت ان کے پیشِ نظر ہے، مگر رات رات بھر عبادت کرنے اور پیٹ پر پتھر باندھنے کی سنت ان کو یاد نہیں رہتی! افسوس! اس پلاؤ خوری نے کیا تباہی ڈالی ہے! نہ دین کی عزت نہ مذہب کی حمیت ۔ ایسے فاسقِ معلن کے گھر دعوت میں جانا دین کو ذلیل کرنا ہے ۔ سلامتِ ایمان کے ساتھ جوار کی روٹی اور چٹنی، نان اور قورمہ سے بہتر ہے ۔ اصلی خرابی یہ ہے کہ امر بالمعروف یعنی اچھی بات کا حکم دینا اور نہی عن المنکر یعنی بری بات سے روکنا مفقود ہو گیا ہے ۔ انہیں امور سے جہالت بڑھتی جا رہی ہے اور دین ضعیف ہو رہا ہے ۔
صاحبو! غیبت کے بھی درجات ہیں ۔ بعض لوگ غیبت کرتے ہیں اور روکیں تو فرماتے ہیں: میں تو ان کے منہ پر کہتا ہوں ۔ بری بات رو در رو، منہ پر کہنے کو دل آزاری اور دل شکنی کہتے ہیں ۔ بعض لوگ کہتے ہیں میں تو سچ کہہ رہا ہوں ۔ ہاں جناب بالکل سچ! آپ جو فرماتے ہیں اگر جھوٹ ہوتا تو افتراء ہوتا، تہمت ہوتی، سچ ہے جب ہی تو غیبت ہے اور اسی لئے نا جائز ہے ۔
بعض حضرات خود تو غیبت نہیں کرتے مگر چھیڑ کر دوسروں سے غیبت کرواتے ہیں، اور جب غیبت ہونے لگتی ہے تو کرید کرید کر سوالات کرتے جاتے ہیں اور خوب لطف اٹھاتے ہیں ۔
بعض لوگ خود نہیں چھیڑتے مگر کوئی دوسرا غیبت کرے تو اس کے بڑے مزے لیتے ہیں اور غیبت کرنے والے کو روکنے کی مطلق کوشش نہیں کرتے ۔
یاد رکھو! کہ انہیں باتوں سے مسلمانوں کا وفاق نفاق سے مبدل ہو رہا ہے، دوستی دشمنی سے بدلتی جا رہی ہے ۔ آج کل محفلوں اور مجلسوں کی ابتداء عموماً غیبت ہی سے ہوتی ہے ۔ عورتیں مردوں سے زیادہ اس بلا میں گرفتار ہیں ۔ جہاں چار سیاہ سر دائیاں ملیں شکوہ و شکایتوں کی داستان شروع ہو گئی ۔ کٹ کٹ چھالیہ کتری جا رہی ہے اور خاوندوں کی شکایت بھی ہو رہی ہے ۔ ایک نے شکایت کی دوسری نے روایت کی ۔ حدیث میں ہے کہ خاوندوں کی ناشکر گذاری کی وجہ سے اکثر عورتیں دوزخ میں ہوں گی ۔ عمر بھر ان کے ساتھ بھلائی کرو، ساری عمر ان کے پیچھے برباد کرو، مگر جب ایک بات بھی خلافِ مرضی ہوئی صاف کہہ دیں گی کہ میری تو ساری عمر تمھارے ساتھ تکلیف ہی میں گزری! اس گھر میں آ کر میں نے بھلائی کی صورت دیکھی ہی نہیں! کون سا سکھ پایا؟ کونسی خوشی دیکھی؟ اللہ میرے ماں باپ کو سلامت رکھے، مجھے بڑے ناز و نعم سے پالا، بڑے آرام و راحت میں رکھا ۔ اب اگر ان سے تعارض کیا جائے، کچھ کہا جائے تو سمجھو کہ ہنگامہ برپا ہو گیا، گھر سر پر اٹھا لیا اور سواری منگوا چل دیں میکہ! غرض کہ شکر گذاری بہت کم عورتوں میں پائی جاتی ہے ۔
آج کل شادیاں کیا ہیں؟ خانہ بربادیاں ہیں! جتنی کمبل دیکھو اتنے پیر پھیلاؤ: كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا ۔ اسراف سے فقیری آتی ہے اور کفر تک پہنچاتی ہے ۔ شادی کیوں کی جاتی ہے؟ اس میں لوگوں کے مختلف خیالات ہیں، جدا جدا اغراض و حالات ہیں ۔ بعض کا خیال ہے کہ ساری شادی مال و دولت سے ہے، اس سے عزت ہے، حرمت ہے ۔ مال پاس نہ ہو تو دنیا جنجال ہے، جینا محال ہے ۔ روپیہ قاضی الحاجات ہے، کافی المہمات ہے ۔ مال نہ ہو تو زندگی درماندگی ہے، حیات پُر آفات ہے:
زر و مال سے شادیاں ہو رہی ہیں
کہ شرافت و قرابت سے بیزاریاں ہیں
گذشتہ زمانہ میں مرد کماتا تھا، بیوی بچوں کو کھلاتا تھا، اس کو اپنے زورِ بازو پر بھروسہ تھا ۔ اب پہلا سوال یہ ہوتا ہے: کیا دو گے؟ بنگلہ دو گے؟ موٹر دو گے؟ طلائی پازیب دو گے؟ طلائی زنجیر دو گے؟ نقد کیا دو گے؟ اعلیٰ تعلیم کے اخراجات برداشت کرنے پر آمادہ ہیں؟ کیا انگلستان اور امریکہ بھیجنے کے لئے تیار ہیں؟
آج کل میاں کا مہر معجل ہے بیوی کا مہر موجل ۔ اب دولہا میاں پر دلہن والوں کی طرف سے بولی لگتی ہے، جو زیادہ روپیہ دیتے ہیں وہی کامیاب ہوتے ہیں ۔
بعض کا مذاق ہے کہ دلہن صاحبِ حسن و جمال ہو، حسن بھی بے کمال ہو ۔ حسن عطیۂ خدا ہے، دادِ مولیٰ ہے ۔ وہ حیوان سے بدتر ہے جو سیم و زر کو انسان سے بہتر سمجھتا ہے ۔ بعض سمجھتے ہیں کہ عورت فیشن ایبل ہو، سوشیل ہو، پریم کی دیوی ہو، اداکار ہو، پردہ سے بیزار ہو، بال روم میں ناچنے میں ہوشیار ہو ۔ فتنہ اس کے اشاروں میں، لاکھوں اس کے گرفتاروں میں! جو دیکھے دنگ، نشانۂ خدنگ، رفتار برق آثار، گفتار سحر کار، جوانی اس کی دیوانی! دل ہاتھ سے گیا، کسی کافر نے لے لیا ۔ اب نہ دین سے کام ہے نہ ایمان سے، عذاب میں جان ہے ۔ عورت بت پرست ہے تو مرد کب بت پرست نہیں؟ قاضی نکاح نہیں باندھتا نہ سہی، سول میرج...
تو ہو سکتا ہے! بچہ مسلمان نہیں، صاحبِ ایمان نہیں، شیرِ مادر نہیں تو شرافتِ خاندان بھی نہیں! جس کی جھولی میں روٹی ہو گی وہی کھائے گا، دوسرا رہ جائے گا ۔ باپ کا تعین نکاح سے ہوتا ہے، جب وہی نہیں تو کس کے بچے؟ کیسا ان کا دین؟ کہاں کا ایمان؟
کفر و اسلام تیرے کاکل و رخ نے لوٹے
نہ دھرم باقی نہ ایمان اے جاناں باقی
بعض کی رائے ہے میاں یورپ ریٹرن ہیں تو بیوی یورپین ہو یا کم سے کم اینگلو انڈین ہو، تا کہ سوسائٹی میں احترام ہو گا، اعلیٰ مقام ہو گا، سفارت میں عزت ہو گی، ہر جگہ حرمت ہو گی، پسِ پشت سلطنت کی قوت ہو گی، اس سے بڑھ کر کیا عظمت ہو گی؟ مگر وہ کیا فکر کرتی ہے؟ پہلے الو کا شکار کرو، پھر لڑائی جھگڑے سے ناچار کرو، اپنے وطن پہنچو یا میکہ جا کر نصف ماہوار سرکار سے بندھوا لو!
بعض پرانے فیشن والوں کا اعتقاد ہے کہ بیوی مرد کی عزت ہوتی ہے، خاندان کی عظمت ہوتی ہے ۔ لہٰذا ایماندار ہو، خوش کردار ہو، باوقار ہو، نیک رفتار ہو، شوہر کی خانہ دار ہو، اہل قرابت کی غمگسار ہو، میاں اور اولاد کی جاں نثار ہو، خاندان کی باغ و بہار ہو، شوہر کی خادمہ بھی ہو اور اس کی حاکمہ بھی ہو، میاں اس کے دامن پر نماز پڑھ سکتا ہو، اس کی عصمت کی قسم کھا سکتا ہو ۔ بیوی چونکہ مرکزِ محبت ہوتی ہے اس لئے میاں عشقِ مجازی سے عشقِ حقیقی تک پہنچ جاتا ہے ۔ یہ قدیم شادی ہے، خانہ آبادی ہے ۔ خدا عمر دراز کرے، سرفراز کرے!
آج کل شرک کے ساتھ بدعت کا وظیفہ بھی پڑھا جا رہا ہے ۔ آخر یہ بدعت ہے کیا؟ کیا ہر نئی شئے بدعت ہے؟ تب تو زندگی وبال ہے، جینا محال ہے! یہ پلاؤ، یہ شیر مال، یہ پیچاپ، یہ پڈنگ کھانا بدعت ہے؟ چھاپے کے قرآن میں پڑھنا، حدیث کی کتابیں چھپوانا بدعت ہے؟ توپ، بندوق، طیاروں، بم، ٹینکوں کا جواب تیر و تلوار سے کیونکر دیا جائے گا؟ جینا چاہتے ہو، اسلام کو باقی رکھنا چاہتے ہو تو: وَأَعِدُّوا لَهُمْ مَا اسْتَطَعْتُمْ مِنْ قُوَّةٍ (جس قدر قوت ہو سکے اپنے دشمنوں کے لئے تیار کرو) پر عمل کرو ۔
یہ دنیوی کام ہے، بدعت دینی کاموں میں ہوتی ہے ۔ کیا جہاد دنیوی کام ہے؟ کیا قرآن و حدیث کا طبع کروانا دنیوی کام ہے؟ جو چیز بطور عبادت کے کی جائے وہ بدعت دینی ہے ۔ مسلمان کا کون سا کام ہے جو نیتِ صالح سے کیا جائے اور عبادت نہ ہو؟ نہیں، ایسا کام جس کا ذکر قرآن و حدیث میں نہیں اس کا کرنا بدعت ہے ۔ اسلام و دین، قرآن و حدیث ایسے ہمہ گیر ہیں کہ مسلمان کا ہر فعل قرآن و حدیث کے موافق ہونا چاہئے:
بے حکمِ شرع آب خوردن خطا است
فقہاء اور محدثین جو کچھ استنباط کرتے ہیں، کیا یہ سب بدعت ہے؟ نہیں، ان کا ماخذ قرآن و حدیث میں ہوتا ہے ۔ اچھا قرآن و حدیث سے کوئی کلی حکم یا اصولی امر نکلتا ہو، تو وہ بدعت نہیں ۔ مگر کلی حکم جب پایا جائے گا جزئیات میں پایا جائے گا ۔ بے تکے پن سے عمل کرنا، نہ تعینِ وقت نہ مکاں و زماں میں مناسبت، تو جائز، مناسبت، ضرورت اور تعیینِ زمان و مکان سے کام کیا جائے تو ناجائز؟ نہیں ۔ تعینِ زمان و مکاں کو فرض و واجب سمجھنا بدعت ہے، حرام ہے، تشریع فی الدین ہے ۔ تو بدعت و حرام میں آدمی کی نیت کو بھی دخل ہے ۔ بے شک کسی نے امرِ مستحب کو فرض سمجھا تو تشریع فی الدین ہے، اس لئے ناجائز ۔ اچھا تو فعل ناجائز ہے یا ایسا سمجھنا ناجائز ہے؟ نہیں، ایسا سمجھنا ناجائز ہے ۔
اگر کوئی مستحب کو مستحب سمجھتا ہو، حکمِ کلی کے زیرِ اثر جزئیات پر عمل کرتا ہو اور کوئی اس مستحب اور مباح کو حرام کہے تو کیا یہ تشریع فی الدین نہیں ہے؟ نہیں، لوگ مستحبات و مباحات کو فرض سمجھنے لگے ہیں ۔ ان کے ایسے سمجھنے کو خود انھوں نے کہا یا آپ کو علمِ غیب ہوا؟ نہیں، اس پر قرائن دلالت کرتے ہیں ۔ ہم نے تو جن جن سے پوچھا کسی نے نہ فرض سمجھا نہ واجب: إِنَّ بَعْضَ الظَّنِّ إِثْمٌ — بعض بد گمانیاں گناہ ہیں ۔
اصل اس مسئلے میں یہ ہے کہ وہ امور جو اصول و اغراضِ دین کے خلاف ہیں، جن کا ماخذ قرآن و حدیث میں نہیں ہے یا جن کے سبب سے اصولِ دین پر برا اثر پڑتا ہے، قابلِ ترک یا قابلِ اصلاح ہیں ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہر سال حضرت حمزہؓ کی قبر شریف پر جایا کرتے تھے، یہ عرس کا ماخذ ہے ۔ دو قبروں پر حضرت نے کھجور کی ہری شاخ کے ٹکڑے کر کے ڈالے اور فرمایا کہ جب تک یہ تازہ ہیں ذاکر ہیں اور اس سے تخفیفِ عذاب کی امید ہے، یہ قبروں پر پھول چڑھانے کا ماخذ ہے، کیونکہ پھولوں میں تازگی اور خوشبو دونوں ہیں ۔
اچھا میلاد کی مجلسیں کیا رام نومی سے مشابہ نہیں؟
یہ منہ زوری تو آپ کو مبارک! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ — اللہ کی نعمت کا ذکر کرو جب کہ اس نے تم میں انبیاء بھیجے ۔ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ — ہم نے تو تم کو نہیں بھیجا مگر رحمت للعالمین بنا کر ۔ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا — تم کہو کہ اللہ کے فضل اور اس کی رحمت پر (اے مومنو!) خوشیاں مناؤ ۔ ہم تو امر اذْكُرُوا اور فَلْيَفْرَحُوا پر عمل کرتے ہیں ۔ سارا قرآن شریف بھرا ہوا ہے ذکرِ میلادِ آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام سے ۔ بخاری میں ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ عاشورے کے دن یہود روزہ رکھا کرتے تھے، جب یہود سے حضرت کو یہ معلوم ہوا کہ روزِ عاشورا روزِ نجاتِ موسیٰ علیہ السلام ہے، تو آپ نے فرمایا: نَحْنُ أَحَقُّ بِمُوسَى مِنْكُمْ — ہم بہ نسبت تمہارے موسیٰ کے زیادہ مستحق ہیں ۔ پھر آپ نے بھی روزہ رکھا اور دوسروں کو بھی...
روزے کا حکم دیا ۔ تو کیا حضرت کے تولد سے ساری دنیا کے دوزخ سے نجات پانے کی خوشی منانے کے ہم مستحق نہیں؟ بے شک ہیں ۔ ہر قوم اپنے بزرگ کے میلاد یا موت کی یادگار مناتی ہے اور اجتماع کرتی ہے تاکہ اس بزرگ کے حالات سے واقف ہو کر ان کی پیروی کرے ۔ اس سے عمل کی طرف راہ نکلتی ہے ۔ دنیا دار اپنے اہم واقعات کی یادگار مناتے اور اس کا مظاہرہ اسی اصول پر کرتے ہیں ۔ حج بھی اسی قسم کا مظاہرہ ہے ۔ اس سے دین یا دنیا کا فائدہ اٹھانا نہ اٹھانا ہماری قوتِ تمیز کا کام ہے ۔
صاحبو! مگر سود سے قرض نکال کر مذہبی کام کرنا قابلِ افسوس ہے، ترک کرنے کے لائق ہے ۔ آج کل مسلمانوں کی مالی حالت تباہ ہے، اسراف و تبذیر کس طرح جائز ہو گی؟ اعتدال صراطِ مستقیم ہے، افراط و تفریط قابلِ احتراز ہیں ۔ غیر مسلموں کے دیکھا دیکھی ان کی رسوم اسلام میں داخل کر لینا بالکل نامناسب ہے ۔ غیر مذاہب کی عورتیں مسلمانوں کے گھر میں آئیں تو باوجود مسلمان ہونے کے کچھ اپنے آبائی رسوم اپنے ساتھ اسلامی گھروں میں لائیں اور مسلمانوں نے اس نوعِ لطیف سے ان کے چھڑانے میں سہل انگاری کی جس کا نتیجہ اسلامی سادگی کی بربادی ہوئی ۔ بعض دفعہ روایاتِ قومی کی حفاظت اور ان کے مظاہرات کی بھی ضرورت ہوتی ہے ۔ یہ پیشوایانِ ملت کی قوتِ تمیز کا کام ہے ۔ تمیز کو اختیار کرنا اور بے تمیزی سے احتراز کرنا اسلام کا اصل اصول ہے ۔ بدتمیزی سے جو کام کیا جائے بد ہی ہوتا ہے ۔ رسوم و بدعات کی اصلاح کے عوض ان کے ساتھ اصولِ دین کا بھی قلع قمع کر دینا سفاہت ہے، حماقت ہے، بلاہت ہے ۔ خدا مسلمانوں کو عقلِ سلیم و فہمِ مستقیم عطا کرے!
بعض حضرات أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ اور أَشْهَدُ أَنَّ رَسُولَهُ وَعَبْدَهُ مُحَمَّد میں تمیز نہیں کرتے ۔ عبد کی اہمیت سے وہ واقف ہی نہیں ۔ عبدہ کی ضمیر اللہ تعالیٰ کی طرف راجع ہے ۔ خود سمجھ سے کوسوں دور ہیں اور غریب حسرت پر موسلا دھار اعتراضات کی بارش کرتے ہیں:
(حسرت صدیقی)
کیوں چھیڑتے ہو حسرتِ دیوانہ کو ناداں
عاقل کبھی دیوانے کو چھیڑا نہیں کرتے
سنو! اور گوشِ حق نیوش سے سنو! عبدیت کیا ہے؟ عبد کون ہے؟ الْعَبْدُ وَمَا مَلَكَتْ يَدَاهُ لِمَوْلَاهُ — کچھ بھی نہیں بندے کا، جو کچھ ہے وہ آقا کا! وجوب بالذات اور استغناء بالذات اس ذاتِ پاک کا خاصہ ہے جس کے سامنے کوس لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ بجایا جاتا ہے ۔ ممکن بالذات کا لازمہ افتقار و احتیاجِ ذاتی ہے، اس کا دوسرا نام عبدیت ہے:
ممکن بود امکان کہ ہمہ عجز و نیاز است
سرمایۂ دولت چہ سلاطین چہ خودم را
سر خاکِ بندگی پر سب کے جھکے ہوئے ہیں
عاجز ہیں تیرے آگے سب آن بان والے
اللہ تعالیٰ کے افعال، صفات اور ذات سب بالذات ہیں، اور بندے کے افعال، صفات اور ذات بالعرض ۔ اگر کسی پر یہ بات کھل جائے کہ میں بالذات کوئی کام نہیں کر سکتا جب تک کہ خدائے تعالیٰ میرے فعل کو 'کن' کا حکم نہ دے اور فعل ظاہر ہی نہیں ہو سکتا، تو یہ فنائے افعال ہے، توحیدِ افعالی ہے ۔ اور جب یہ بات منکشف ہو جائے کہ میرے تمام صفات و کمالات ذاتی نہیں، اسمائے الٰہیہ کے اضلال ہیں — بدرِ کامل لاکھ چمک دمک دکھائے مگر ہے بذاتہ تاریک، یہ خورشیدِ جہاں تاب ہی کا نور ہے جو اس میں سے تاباں ہے — تو یہ فنائے صفات اور توحیدِ صفاتی ہے ۔ اور جب یہ منکشف ہو جائے کہ میری ذات بھی بالذات نہیں، میں عدمِ وجود نما ہوں، پیتل پکارتا ہے میں کہاں ہوں، تانبے اور جست کی نمائش ہوں، تو یہ فنائے ذات ہے...
یہ موت ہے بلکہ ابو الموت! نہ زمین پر مکان نہ آسمان پر نشان:
نیستی میں ہوں نہ ہستی میں ہوں
بے نشانی ہے نشانی میری
دیکھا تو کچھ نہ پایا، سوچا تو یہ سمجھا
اک نام رہ گیا ہے میرا تری گلی میں
(حسرت صدیقی)
جب عالمِ کون و فساد کی طرف متوجہ کیا جاتا ہے تو یہ علم ہوتا ہے کہ تمام کھوئی ہوئی چیزیں پھر مل گئی ہیں مگر ذاتِ حقہ سے وابستہ اور اس کی نسبت سے پیوستہ ۔ دیکھو! یہاں ناداری ہی اصل سرمایہ داری ہے ۔
صاحبو! عبدیت میں اطاعت اور فرماں برداری اور اپنی نیستی کو سمجھنا اور اس کو دریافت کرنا اصلِ عظیم ہے، روحِ یقین ہے، جانِ ایمان ہے ۔ اس کی ابتداء ایمان سے ہوتی ہے، راستے میں تقویٰ اور ولایت ملتے ہیں اور خاص حضرات کو شرفِ نبوت و رسالت ملتا ہے ۔ نبوت سے مراد تبلیغِ احکامِ الٰہی ہے جس کا رخ جانبِ بندگانِ خدا ہے، اور عبدیت کی نسبت کی جہت خاص ذاتِ جل جلالہ کی طرف ہے ۔ اس نسبتِ عظیمہ میں ماسوا اللہ کی گنجائش نہیں ۔ بڑی ہی نادانی ہو گی اگر تم اپنی ناقص عبدیت کا پیغمبروں کی عبدیت سے مقابلہ کرو گے: کدھر ذرۂ بے مقدار، کدھر آفتابِ پُر انوار! دیکھو! صوفیۂ صافیہ کے پاس حقیقی عبد اللہ ایک ہی ایک ہے، وہی محمد ہے، وہی رسول ہے، وہی حبیب اللہ ہے ۔ تم کیا، تمہاری محبت اور تمہاری عبادات و بندگی کیا! غلامِ غلامِ محمد بننے کی صلاحیت تو ہے ہی نہیں، اطاعتِ نبی سے کوسوں دور اور چلے عبد اللہ بننے اور وحی و الہام کے دعوے کرنے! فاروقِ اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: كُنْتُ عَبْدَهُ وَخَادِمَهُ — میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا عبد تھا، خادم تھا ۔ مظہر العجائب علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں: وَيْحَكَ أَنَا عَبْدٌ مِنْ عَبِيدِ مُحَمَّدٍ — تجھ پر افسوس ہے، میں محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے غلاموں میں سے ایک غلام ہوں! خود کو عبد اللہ سمجھنا چھوٹا منہ بڑی بات ہے ۔ سب سے وسیع دائرۂ عبدیت، عبدیتِ محمدی کا ہے: اول عبدیت، درمیان میں عبدیت، آخر عبدیت ۔ جانتے ہو عبدیتِ محمدی کی حقیقت کیا ہے؟ عین الاعیان ہے، حقیقت الحقائق! عبدیتِ محمدی کا عروج کیا ہے؟ سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَى بِعَبْدِهِ...
بِعَبْدِهِ سے ظاہر ہے ۔ عبدیتِ محمدی کا مقام کیا ہے؟ لِي مَعَ اللَّهِ وَقْتٌ لَا يَسَعُنِي فِيهِ مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلَا نَبِيٌّ مُرْسَلٌ — (ترجمہ: میرے لئے اللہ کے ساتھ ایک خاص وقت ہے جس میں کوئی مقرب فرشتہ اور نبیِ مرسل میری برابری نہیں کر سکتا) ۔ تمہیں کچھ معلوم ہے عبدیتِ محمدی کا انبساط کیا ہے؟ أَنَا مِنْ نُورِ اللَّهِ وَكُلُّهُمْ مِنْ نُورِي — (ترجمہ: میں اللہ کے نور سے ہوں اور وہ سب میرے نور سے ہیں) ۔
تقدیر بہ یک ناقہ نشانید دو محمل
لیلائے حدوث تو و سلمائے قدم را
عبدیت ہی حضرت کے کمالات کا گلِ سرسبد ہے ۔ نیاز ہی سرمایۂ ناز ہے کہ:
منم آن نیازمندی کہ بہ تو نیاز دارم
بہ غم چوں تو نازنینی بہ ہزار ناز دارم
اللَّهُمَّ إِنِّي عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ نَاصِيَتِي بِيَدِكَ — (ترجمہ: اے اللہ میں بے شک تیرا بندہ ہوں اور تیرے بندے کا بیٹا ہوں، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے) ۔
اب رہ گیا عبد بمعنی مخلوقِ خدا — خالقیت خدا کی صفتِ خاصہ ہے، علویات اور سفلیات، روحانیات اور مادیات سب اللہ کے عبد بمعنی مخلوق ہیں ۔ یہ معنی زیرِ بحث ہی کب ہیں:
سخن شناس نئی دلبرا خطا اینجاست!
صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ عَبْدِهِ وَرَسُولِهِ وَعَلَى آلِهِ إِلَى يَوْمِ الدِّينِ ۔ (آمین)
میلادِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور اس کی خوشی منانا اور اس کے لئے اہتمام کرنا قرآن شریف اور احادیثِ شریف سے ثابت ہے ۔
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اذْكُرُوا نِعْمَةَ اللَّهِ عَلَيْكُمْ إِذْ جَعَلَ فِيكُمْ أَنْبِيَاءَ — اللہ کی نعمت کا ذکر کرو جب کہ اس نے تم میں انبیاء بھیجے ۔ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ — ہم نے تو تم کو نہیں بھیجا مگر رحمت للعالمین بنا کر ۔ قُلْ بِفَضْلِ اللَّهِ وَبِرَحْمَتِهِ فَبِذَلِكَ فَلْيَفْرَحُوا — تم کہو اللہ کے فضل و رحمت کی (اے مومنو!) خوشیاں مناؤ ۔ ہم تو امر اذْكُرُوا اور فَلْيَفْرَحُوا پر عمل کرتے ہیں ۔ سارا قرآن شریف بھرا ہوا ہے ذکرِ میلادِ آدم علیہ السلام، موسیٰ علیہ السلام اور عیسیٰ علیہ السلام سے ۔
بخاری میں ابن عباسؓ سے مروی ہے کہ عاشورے کے دن یہود روزہ رکھا کرتے تھے، جب یہود سے حضرت کو یہ معلوم ہوا کہ روزِ عاشورا روزِ نجاتِ موسیٰ علیہ السلام ہے، تو آپ نے فرمایا: نَحْنُ أَحَقُّ بِمُوسَى مِنْكُمْ — ہم بہ نسبت تمہارے موسیٰ کے زیادہ مستحق ہیں ۔ پھر آپ نے بھی روزہ رکھا اور دوسروں کو بھی روزے کا حکم دیا ۔ تو کیا حضرت کے تولد سے ساری دنیا کے دوزخ سے نجات پانے کی خوشی منانے کے ہم مستحق نہیں؟ بیشک ہیں ۔
حدیث میں ہے: حضرت کی عادتِ مبارک تھی کہ آپ اکثر دوشنبہ کو روزہ رکھتے ۔ لوگوں نے عرض کیا کہ آپ اس روز کیوں روزہ رکھتے ہیں؟ تو حضرت نے فرمایا: میں اس دن پیدا ہوا ہوں ۔
بعض احادیث میں ہے کہ ابو لہب کی لونڈی نے اس کو حضرت کے تولد کی اطلاع دی، تو اس نے اس لونڈی کی آزادی کا اشارہ انگلی سے کیا ۔ لہٰذا پیر کی شب کو ابو لہب کے عذاب میں گونہ تخفیف ہوتی ہے ۔
حدیث شریف میں ہے: أَلَا بِذِكْرِ الصَّالِحِينَ تَنْزِلُ الْبَرَكَةُ — ہاں اچھوں کے ذکر سے برکت نازل ہوتی ہے، تو سید الانبیاء کے ذکر سے بطریقِ اولیٰ برکت نازل ہو گی ۔
امام المحدثین علامہ ابو الخطاب عمر بن دحیہ کلبی نے اپنی کتاب التنویر فی مولد البشیر النذیر میں اور خاتم المحدثین امام جلال الدین سیوطی نے سبل الہدیٰ فی مولد المصطفیٰ میں اس حدیث کو نقل کیا ہے: حضرت ابو الدرداءؓ فرماتے ہیں کہ میں حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ہمراہ ایک دن ابو عامر انصاری کے مکان پر گیا ۔ ابو عامر اپنے قرابتیوں اور بچوں کو جمع کر کے حضور نبی کریم کی ولادت کے حالات سنا رہے تھے اور فرماتے تھے کہ وہ آج ہی کا دن تھا، وہ آج ہی کا دن تھا ۔ حضور سرورِ عالم علیہ الصلوٰۃ والسلام نے ارشاد فرمایا: اے ابو عامر! اللہ نے تمھارے لئے اپنی رحمت کے دروازے کھول دیئے ہیں اور فرشتے تمہاری مغفرت چاہتے ہیں، جس نے تمہارے اس فعل کو کیا اس نے تم جیسی نجات حاصل کر لی ۔
امام المحدثین فقیہ الشافعی علامہ احمد بن حجر المکی نے مولدِ کبیری میں اور علامہ ابو القاسم محمد بن عثمان نے الدر المنظم میں اور سیوطی نے سبل الہدیٰ میں اس حدیث کو نقل کیا ہے: حضرت عبد اللہ ابن عباسؓ کہتے ہیں کہ ایک دن میں اپنے گھر میں لوگوں کو جمع کر کے ولادتِ با سعادت بیان کر رہا تھا، لوگ مسرور ہو رہے تھے اور حمدِ باری اور درود شریف پڑھ رہے تھے، اتنے میں خود سرورِ عالم تشریف فرما ہوئے اور فرمایا کہ میری شفاعت تم پر حلال ہو چکی (حَلَّتْ لَكُمْ شَفَاعَتِي) ۔
ان دونوں حدیثوں سے ثابت ہوا کہ خاص یومِ ولادت میں خصوصی طور پر جمع کر کے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادتِ با سعادت کے حالات سنانا سنت ہے، اور حضور نے ایسی محفل کرنے والوں کو خدا کی رحمت، اپنی شفاعت اور فرشتوں کی دعائے مغفرت کا مستحق اور مستوجب ٹھیرایا ہے ۔
صاحبو! ہر قوم اپنے بزرگوں کی میلاد یا موت کی یادگار مناتی اور اجتماع کرتی ہے تاکہ ان بزرگوں کے حالات سے واقف ہو کر ان کی پیروی کرے، اس سے عمل کی طرف راہ نکلتی ہے ۔
طرف راہ نکلتی ہے ۔ دنیا دار اپنی قوم کے اہم واقعات کی یادگار مناتے اور اس کا مظاہرہ اسی اصول پر کرتے ہیں ۔ حج بھی اسی قسم کا ایک مظاہرہ ہے ۔ اس سے دین یا دنیا کا فائدہ اٹھانا یا نہ اٹھانا ہماری قوتِ تمیز کا کام ہے ۔
صاحبو! اب میں آخر میں آپ تمام مسلمانوں کو عید میلادِ نبوی کی مبارکباد دیتا ہوں ۔
تمت بالخیر
مخطوطہ نمبر ۴۳: ارشاداتِ صدیقی
مؤلفہ: حضرت بحر العلوم محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ قادری چشتیؒ
پشتِ جلد (سرورقِ آخر — سفید ورق)