Kitāb al-Iḥsān (The Book of Spiritual Excellence & Sufi Stations)
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ رحمۃ اللہ علیہ Bahr al-'Ulum Hazrat Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadiri 'Hasrat' (Rh.A) Hasrat Academy, Hyderabad Deccan · Classical Scholarly Edition
ابواب (حصہ اول): ۱. باب في علم الباطن — ۱ ۲. باب في البيعة — ۱۲ ۳. باب في التوبة — ۱۶ ۴. باب في الأمور المنهى عنها والكبائر — ۲۰ ۵. باب الخوف والرجاء — ۲۶ ۶. باب في الزهد وترك الدعة — ۲۹ ۷. باب التزيين وتركه — ۳۰ ۸. باب في التقوى — ۳۱ ۹. باب في الصبر والشكر — ۳۸ ۱۰. باب في الابتلاء — ۴۱
ابواب (حصہ دوم): ۱۱. باب في التوكل — ۴۶ ۱۲. باب في الاخلاص وترك الرياء والسمعة — ۵۰ ۱۳. باب في الرضاء بالقضاء — ۵۵ ۱۴. باب في الفقر وفضل الفقراء — ۶۰ ۱۵. باب في الاستقامة — ۶۲ ۱۶. باب في معية الصلحاء — ۶۹ ۱۷. باب في الحب في الله والبغض في الله — ۷۳ ۱۸. باب في حب الله عباده — ۷۷ ۱۹. باب في ذكر الله — ۷۸ ۲۰. في حلقة الذكر — ۸۰ ۲۱. باب في الذكر بالجهر — ۸۲ ۲۲. باب في كثرة الذكر — ۸۴ ۲۳. باب في دوام الذكر — ۸۴
ابواب (حصہ سوم): ۲۴. باب في العزلة عن الناس — ۸۶ ۲۵. باب في المراقبة والاشغال — ۸۸ ۲۶. باب في كيفية الالقاء — ۹۰ ۲۷. باب في الاستخارة — ۹۳ ۲۸. باب في الوسوسة — ۹۵ ۲۹. باب في الغناء — ۱۰۱ ۳۰. باب في البكاء والوجد — ۱۱۵ ۳۱. باب في القبض والبسط — ۱۱۸ ۳۲. باب في الرؤيا الصالحة — ۱۱۹ ۳۳. باب في رؤية الانوار — ۱۲۲ ۳۴. باب في المثال والارواح — ۱۲۴
ابواب (حصہ چہارم): ۳۵. باب في القرب والمعية — ۱۳۰ ۳۶. باب في قرب الفرائض والنوافل — ۱۳۱ ۳۷. باب في الفناء والبقاء — ۱۳۵ ۳۸. باب في الولاية — ۱۳۸ ۳۹. باب في العبودية — ۱۴۰ ۴۰. باب فراسة المؤمن — ۱۴۳ ۴۱. باب في الخوارق العادة — ۱۴۸ ۴۲. باب في فضل من يخالطه الناس — ۱۵۰ ۴۳. باب في الأمر بالمعروف — ۱۵۳ ۴۴. باب في قبول الخلق — ۱۵۵ ۴۵. باب في قبول الهدايا — ۱۵۵
«الدین» کے مصنف حضرت محمد عبد القدیر صدیقی رحمۃ اللہ علیہ بتاریخ ۲۰ رجب ۱۲۸۸ ہجری حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے اور آپ کا انتقال ۱۷ شوال ۱۳۸۱ھ کو وہیں ہوا ۔ ابتدائی تعلیم اپنے والد بزرگوار مولانا عبد القادر صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کے زیر نگرانی مدرسہ دارالعلوم میں پائی اور پنجاب یونیورسٹی سے منشی، منشی عالم، منشی فاضل، مولوی، مولوی عالم اور مولوی فاضل کے امتحانات بدرجہ اعلیٰ امتیاز سے کامیاب کئے ۔ درس نظامیہ کی تکمیل مولانا مولوی سعید صاحب اور دوسرے اساتذہ کے پاس کی، عربی زبان اور اس کے متعلقہ علوم کی انتہائی تعلیم حبیب ابوبکر بن شہاب سے حاصل کی، مولانا نادر الدین اور مولانا عبد الصمد صاحب سے منطق اور فلسفہ پڑھا، مولانا الہی بخش اور دوسرے اساتذہ سے حدیث کی روایت لی اور متعلقہ علوم پر عبور حاصل کیا۔
تکمیل تعلیم کے بعد آپ کا تقرر اسی مدرسہ دارالعلوم میں بلا درخواست کر دیا گیا، جہاں باری باری مختلف علوم پڑھانے پر مقرر کئے گئے۔ جب مدرسہ دارالعلوم کو ترقی دے کر کلیہ (کالج) عثمانیہ بنایا گیا تو آپ کو شعبہ دینیات کی صدارت سونپی گئی اور آپ حدیث کے پروفیسر مقرر ہوئے اور کلیہ عثمانیہ جب جامعہ عثمانیہ یونیورسٹی ہو گئی تب بھی آپ اسی منصب پر فائز رہے ۔ آپ اور آپ کے شعبہ میں جو لوگ اس وقت کام کرتے تھے وہ کل ہند بنیاد پر منتخب کئے گئے تھے، وہ سب اپنے عہد کے چوٹی کے استاد تھے۔ مثلاً مولانا شیر علی علم الکلام میں فقید العصر تھے، مولانا عبد الواسع تفسیر کے مسلم الثبوت ماہر تھے، مفتی عبد اللطیف فقہ میں بے بدل تھے، اسی طرح مولانا احمد حسین، علامہ شمسی، مولانا سید ابراهیم، مولانا سید غلام نبی، ان میں سے ہر ایک اپنے فن کا ماہر تھا اور یہ تمام جلیل القدر علماء نہ صرف سرکاری حیثیت میں آپ کو صدر شعبہ تسلیم کرتے تھے بلکہ خود اپنے اپنے علوم میں آپ کے علمی وزن کو اور اس میں آپ کی فوقیت کو مانتے تھے۔ نہ صرف یہ بلکہ مغربی تعلیم یافتہ اساتذہ جو مغربی علوم پڑھانے پر مامور تھے وہ بھی آپ کے دلی معترف تھے ۔ جب آپ درس دیتے تو طالب علموں کے علاوہ یہ حضرات بھی شریک درس ہو جاتے، اور اپنے تمام شکوک اور وساوس پیش کرتے جاتے جو علوم جدید کی تعلیم نے ان میں پیدا کر دیئے تھے اور حضرت ان کا نہایت سہولت سے شافی جواب دیا کرتے تھے ۔ اس کے علاوہ آپ کے گھر پر بھی اوقات کار کے
علاوہ ہر طرح کے اہل علم کا مجمع رہتا ۔ اور آپ سب کی ذہنی، علمی الجھنوں کو دور فرما دیا کرتے۔
۱۳۴۳ ف مطابق ۱۹۳۳ ء کو جب آپ جامعہ عثمانیہ سے وظیفہ حسن خدمت سے سبکدوش ہوئے تو مدرسہ نظامیہ کے اعزازی ناظم مقرر کر دئے گئے۔ اپنی انتظامی قابلیت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے آپ نے جلد ہی اس دینی مدرسہ کو حکومت سے جامعہ نظامیہ منوالیا ۔ اسی طرح آپ نے حیدر آباد کے مشہور سرکاری دینی ادارے «دائرۃ المعارف» میں بھی علمی اور انتظامی خدمات انجام دیں، سرکاری خدمات سے پوری طرح فارغ ہونے کے بعد بھی آپ کا گھر طالب علموں کے لئے منبع فیض رہا۔ پھر ایک ایسا وقت آیا جب لوگوں نے محسوس کیا کہ حیدر آباد دکن کا کوئی بمشکل ایسا پڑھا لکھا ہے جس نے کسی نہ کسی نوبت پر آپ سے کچھ نہ کچھ نہ سیکھا ہو۔ خواہ اس کا علم وفن کچھ ہی کیوں نہ ہو تو سب نے بالاتفاق آپ کو «استاذ العلماء» پکارنا شروع کر دیا ۔
چنانچہ آپ کے شاگردوں میں نہ صرف دینی علماء شامل ہیں جیسے ڈاکٹر حمید اللہ صاحب بلکہ طبیعات اور ریاضی کے ماہر ڈاکٹر رضی الدین صدیقی صاحب اور کراچی کے مشہور سرجن ڈاکٹر منور علی وغیرہ شامل ہیں۔ اسی طرح انگریزی کے مشہور پروفیسر ڈاکٹر لطیف آپ کے نیازمند اور فیض یافتہ تھے۔ آپ کی ہدایت اور مشورہ کے مطابق انہوں نے ایک مقالہ «ہندوستان کے تہذیبی منطقے» تحریر کیا تھا۔ جس میں مسلمانوں کی تہذیبی انفرادیت کو پوری طرح اجاگر کیا گیا تھا۔ اس مقالے نے متحدہ ہندوستانی قومیت کے علم برداروں کو چراغ پا کر دیا۔ مسٹر گاندھی، پنڈت نہرو، راج گوپالہ چاریہ اور بہت سے کانگریسی اور ہندو مہا سبھا کے لیڈروں نے اس پر تند و تیز تنقید میں کیں۔ اور اس کی شہرت کا سبب بنے۔ مسلمان ہمیشہ کی طرح اپنے آپ کو ایک علیحدہ قوم سمجھتے تھے ضرورت اس بات کی تھی کہ ان کے اس شعور کو علمی بنیاد مہیا کی جائے اور اسے سیاسی فکر میں باقاعدہ داخل کیا جائے اور یہ ضرورت یوں پوری کر دی گئی ۔
اس طرح اردو کے مشہور شاعر، ادیب اور معاشیات پر اردو زبان کے پہلے مصنف پروفیسر الیاس برنی صاحب اس وقت کے صدر شعبہ معاشیات بھی آپ کے خاص شاگرد تھے ۔ آپ کی شخصیت جامع کمالات تھی۔ وہ کون سا علم و فن تھا جس میں آپ کو دست گاہ نہ تھی۔ تفسیر - حدیث ۔ اسماء الرجال - اصول حدیث - اصول فقہ ۔ ادب عقاید - تصوف منطق۔ فلسفہ اور کلام ۔ غرض جس فن میں آپ سے استفادہ کیا جاتا تو معلوم ہوتا کہ وہی حضرت کا خاص فن ہے۔ مصنف علیہ الرحمہ، انتہائی ذہین اور حاضر دماغ تھے۔ حافظہ خدا داد تھا جو چیز ایک بار
مطالعہ میں آجاتی اور جس پر ایک مرتبہ غور و فکر کر لیتے وہ ہمیشہ یاد رہتی۔ آپ کی خصوصیت آخر دم تک قائم رہی۔ انتقال سے چند یوم پیشتر جامعہ عثمانیہ کے صدر شعبہ ثقافت ڈاکٹر یوسف الدین صاحب حاضر خدمت ہوتے ۔ ان سے گفت گو کا حصہ درج ذیل ہے جس سے حاضر دماغی کا کچھ اندازہ ہوتا ہے اس وقت آپ کی عمر کم و بیش ۹۳ سال تھی مسلسل بیماری نے نحیف و ناتوان کر دیا تھا۔ ڈاکٹر یوسف الدین نے یہ بات جامعہ عثمانیہ کے جلسہ تعزیت میں بتلائی تھی جس کی روئیداد حیدر آباد دکن کے جریدہ رہنمائے دکن نے شائع کی تھی۔
حضرت کے وصال سے چند روز پیشتر حاضر خدمت ہوا۔ حالانکہ اس روز حضرت قبلہ کا اپریشن ہوا تھا۔ حاضر دماغی کا یہ حال تھا کہ فرمایا ۔ یوسف میرا شاگرد ہے۔ اس کے والد قاضی مرتضی حسین میرے شاگرد تھے ۔ اس کے دادا میرے ہم سبق تھے۔ اس کے بہت سے رشتہ دار میرے شاگرد ہیں۔ پھر آپ نے ان سے ان کے تحقیقاتی کام کے متعلق دریافت فرمایا میں نے کہا کہ آج کل میں عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی کی تفسیر اور حدیث کی کتاب مصنف عبدالرزاق کی ایڈیٹنگ کر رہا ہوں حضرت نے فرمایا کہ عبدالرزاق تو بڑے پائے کے امام تھے ۔ وہ امام احمد بن حنبل کے استاد اور امام بخاری کے دادا استاد تھے۔ مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ پھر فرمایا ۔ تمہارے دوست محمد تاج الدین ایم اے لیکچرار انگریزی بھی امریکہ جانے کے دن میرے پاس آئے تھے اور میرے مرید بھی ہوئے تھے۔ تم انہیں لکھ دو کہ میں ان کے لئے دعاگو ہوں اور یہ بھی لکھ دو کہ وہاں امریکہ میں کوئی تم سے اسلام کے متعلق سوالات کرے تو خوش اسلوبی سے اس کو اسلام کے متعلق معلومات بہم پہنچاؤ۔ اور ذوق و شوق سے علم حاصل کرو۔ دیکھو میں اس عمر میں بھی ٹیپ ریکارڈر کے ذریعہ سے انگریزی سیکھ رہا ہوں تم بھی اعلیٰ درجہ کی انگریزی سیکھو،،
بے محل نہ ہوگا اگر یہاں پر ایک اور مثال پیش کر دی جائے سقوط حیدر آباد کے بعد جہاں دوسری تبدیلیاں آئیں وہاں یہ بھی ہوا کہ سب طالب علموں کو تیلگو زبان پڑھنا لازم کر دیا گیا۔ حضرت کے پوتے جناب علی رضا صاحب صدیقی میٹرک کے امتحان کی تیاری کر رہے تھے۔ دوسرے مضامین میں ان کی تیاری بہت خوب تھی مگر تیلگو زبان میں، وہ مشکل محسوس کر رہے تھے حضرت کے دریافت کرنے پر مشکل بیان کردی حضرت نے فرمایا تم اپنی کتاب لاؤ اور الفاظ اور معانی پڑھ کر سناؤ۔
جملوں کا ترجمہ بھی مجھے بتاؤ۔ انہوں نے پوری کتاب سنادی۔ اس کے بعد حضرت نے ان سے زبانی پوچھنا شروع کیا۔ جہاں وہ غلطی کرتے حضرت اس کی تفصیح فرماتے جاتے اور اس طرح سے انہیں ان کی تیلیگو کتاب از بر کردادی ۔ یہ وضاحت، غیر ضروری ہے کہ حضرت کو تیلگو نہیں آتی تھی۔ یہ سب حضرت کے خدا داد حافظہ اور ذہانت کا کرشمہ تھا یا اس واقعہ کو آپ چاہیں تو حضرت کی کرامت بھی قرار دے سکتے ہیں۔ علی رضا صاحب، پاکستان میں ہیں ان سے اس بات کی تصدیق کروائی جا سکتی ہے۔
مصنف علیہ الرحمۃ نے مختلف علوم و فنون میں کوئی پچاس کتابیں لکھی ہیں۔ جن میں تفسیر صدیقی پیش نظر کتاب الدین حکمت اسلامیہ - معارف ، شرح و ترجمہ فصوص الحکم بطور خاص مشہور ہیں۔ تفسیر صدیقی پچھلے تیس برس سے پاکستان میں ادارہ ہذا کے زیر اہتمام شائع ہوتی رہی ہے۔ چونکہ ادارہ کا مقصد نفع خوری و زراندوزی نہیں ہے لہذا قیمت بلا نفع ہے ۔ اس لئے طلب کی پابجائی اکثر مشکل ہو جاتی ہے اور ناشرین کو کمیشن دینا دشوار ہو جاتا ہے۔ اسی طرح ادارہ نے حضرت کی مختلف کتابیں جس میں حکمت اسلامیہ ، تفسیر لطیفی اور بعض چھوٹے رسائل شامل ہیں چھپوا کر کم قیمت پر تقسیم کر دتے ہیں اور انشاء اللہ آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
شرح و ترجمہ فصوص الحکم کو سب سے پہلے دارالترجمہ جامعہ عثمانیہ کی طرف سے شائع کیا گیا تھا۔ اور ادارہ اپنی اقتصادی مشکلات کی وجہ سے غور کرتا ہی رہ گیا اور لاہور کے دو ناشرین نے اس کو شائع کر کے پیسے کمائے۔ قانونی ضروریات کے قطع نظر اخلاق اور دینی کتب کے لئے جس دیانت کی ضرورت ہے اس کا پاس و لحاظ رکھنے کی کوئی زحمت گوارا نہیں کی گئی ۔ ایک تو ادارہ ہی موجود تھا جو ایسا گمنام نہیں ہے جس کو مصنف علیہ الرحمہ نے اپنی کتابوں کی اشاعت کی پوری پوری اجازت دے رکھی ہے پھر مصنف علیہ الرحمۃ کے صاحبزادے بھی موجود ہیں اگر وہ اجازت مانگنا چاہتے تو انہیں کوئی دشواری پیش نہ آتی۔ بس بات دین اور اخلاق کے مطابق ہو جاتی۔ لیکن ایک ایسے دور میں جبکہ لکشمی پوجا کی قدیم ہندو عادت نے پھر سے یہودی انداز میں سرمایہ داری اور اشتراکیت کا روپ دھار کر ایک عالم کو گمراہ کر رکھا ہے۔ اخلاقی ذمہ داریوں کا وہی پاس و لحاظ رکھ سکتے ہیں جن پر اللہ کا فضل و کرم ہے ۔
«الدین» حضرت نے بزبان عربی لکھی تھی، اس کے چار ابواب یا حصے ہیں (1) کتاب العلم اصول حدیث میں (۲) کتاب الایمان جس میں اہل سنت کے عقائد قرآن و حدیث کی روشنی میں بیان کئے گئے ہیں (۳) کتاب الاسلام - نماز روزہ حج زکوٰۃ کے مسائل کچھ اس طرح بیان کئے گئے ہیں جس سے خود بخود ثابت ہو جاتا ہے کہ حنفی مذہب کا ماخذ کلام اللہ اور حدیث نبوی ہے ۔ کتاب کے اس حصے کو پڑھنے سے یہ بات جو ناواقف باصرار بے پر کی اڑاتے ہیں کہ حضرت ابوحنیفہ نے گنتی کی چند حدیثیں قبول کیں اور باقی کو رد کر دیا، بے اصل ثابت ہو جاتی ہے۔ (۴) کتاب الاحسان — کتاب الاحسان کے پڑھنے سے ثابت ہوتا ہے کہ تصوف اور سلوک کا ماخذ بھی قرآن اور حدیث ہے۔ تصوف اور سلوک بعد کا ایجاد کردہ اور غیر اسلامی تصور نہیں ہے بلکہ اس کا ماخذ بھی وہی قرآن اور سنت ہے ۔ پیش نظر حصہ یہی ہے ۔
مصنف علیہ الرحمہ نے اپنے حین حیات الدین کا ترجمہ خود بھی فرمایا تھا اور آپ کے چچا زاد بھائی اور شاگرد رشید حضرت سید قطب الدین صاحب سحر محمودی رحمتہ اللہ علیہ نے بھی اپنے طور پر ترجمہ کیا تھا اور حضرت سحر نے اپنے پاکستان کے قیام کے دوران الدین اور فصوص الحکم متعدد لوگوں کو پڑھایا بھی کرتے تھے۔
حضرت مصنف علیہ الرحمہ کا ترجمہ شدہ مسودہ تو حیدر آباد دکن میں ہی رہ گیا لیکن حضرت سحر محمودی صاحب کا ترجمہ کا مسودہ موجود ہے ۔ پورے ترجمے کو ایک ساتھ چھاپنے میں اقتصادی مشکلات درپیش تھیں اس لئے صرف چوتھے حصہ کو بوجوہ پہلے شائع کرنے کا ارادہ کیا گیا۔ بطور خاص اس لئے بھی کہ جہاں دین سے لا علمی نے مسلمانوں کی زندگی کے مختلف شعبوں میں حق سے دوری پیدا کر دی ہے، وہیں تصوف اور سلوک بھی اس سے بچے نہیں رہے، ان میں خانہ ساز باتیں تو شامل ہوگئیں اور کلام اللہ اور سنت رسول کی پیروی نظروں سے اوجھل ہوگئی ۔
اخبارات اور رسائل میں کچھ لوگ مضامین ضرور لکھ دیتے ہیں لیکن بہر حال ایک جامع اور مانع لیکن مختصر کتاب کی ضرورت اظہر من الشمس تھی جسے اس کتاب کو شائع کر کے پورا کیا گیا ہے۔ تصوف و سلوک کے مختلف عنوانات کے تحت آیات قرآنی اور حدیثیں جمع کر دی گئی ہیں اور وہ اس طرح کہ ابتدا میں عنوان ہے۔ عنوان کے نیچے اس سے متعلق آیات قرانیہ ہیں پھر احادیث نبوی ہیں
اپنی طرف سے کوئی بات زائد نہیں لکھی گئی ہے۔ سمجھدار قاری اپنے طور پر صحیح اسلامی تعلیم تک پہنچ سکتے ہیں۔ انشاء اللہ یہ کتاب طالبین حق کے لئے ایک بہترین علمی تحفہ ثابت ہو گی۔
قبل از میں الدین کے کتاب العلم کا ترجمہ مع حل لغات و تشریحات حیدر آباد دکن سے حسرت اکیڈیمی نے ۱۳۸۳ ھ میں شائع کیا تھا۔ اسی طرح ماہنامہ القدیر حیدر آباد دکن ہی میں ایک عرصے تک اس کا ترجمہ سلسلہ وار شائع ہوتا رہا۔ یہ ترجمہ حضرت مصنف علیہ الرحمہ کا اپنا کیا ہوا ہے یا وہ ہے جو تلامذہ نے حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے درس کے دوران نوٹ کر لیا تھا۔ تاہم مکمل ترجمہ شائع ہونے سے قبل ہی مذکورہ ماہنامہ بند ہوگیا۔ برادرم عبد الحمید صاحب قدیمی تلمیذ حضرت سید قطب الدین صاحب سحر محمودی نے القدیر رسالوں میں موجود تمام ترجمہ جمع اور مرتب کر لیا ہے، باقی ناتمام ترجمہ کی تکمیل حضرت سید قطب الدین صاحب محمودی سحر کے ترجمہ کے مسودہ سے کرلی ہے۔ چونکہ جناب عبد الحمید صاحب نے جو ترجمہ مرتب کیا ہے اس میں کتاب الاحسان پورا کا پورا حضرت سحر کا ہے۔ پیش نظر اشاعت کو ایک اچھی ابتدا سمجھنا چاہئے ۔ انشاء اللہ بہت جلد بقیہ حصے کتاب العلم، کتاب الایمان، کتاب الاسلام بھی شائع کر دیئے جائیں گے۔ والسلام
ہم اس کی تعریف کرتے ہیں اور اسی سے مدد مانگتے ہیں اور اُسی سے مغفرت طلب کرتے ہیں اور ہم اللہ سے اپنے نفس کی برائیوں سے پناہ مانگتے ہیں اور اپنے اعمال کی خرابی سے۔ جس کو اللہ ہدایت دے اس کو کوئی گمراہ نہیں کر سکتا اور جس کو خدائے تعالی گمراہ کرے اس کو کوئی ہدایت نہیں کر سکتا۔ اور ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ بغیر اللہ کے کوئی معبود نہیں جو ایک ہے اُس کا کوئی شریک نہیں اور اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ محمد اس کے بندے اور اس کے رسول ہیں ، آپ پر اور آپ کی آل پر اور اصحاب پر اور آپ کے متبعین پر قیامت تک صلواۃ وسلام ہو ۔
بعد حمد و نعت کے قابل تحریر امریہ ہے کہ اللہ تعالیٰ اپنے کلام مجید میں فرماتا ہے کہ اللہ کی رسی سب ملکر مضبوط پکڑو جدا جدا نہ ہو جاؤ " تم سب خدا ہی کی پناہ میں رہو اور جدا نہ ہو۔" فرمان الہی ہے تم اس چیز کو قوت کے ساتھ پکڑو جو ہم نے تم کو دی ہے اور جو اس میں ہے اُسے یاد کرو شاید کہ تم متقی ہو جاؤ ۔ اور خدا کا کلام ہے اطاعت کرو اللہ کی اور اللہ کے رسول کی اور ڈرو! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم اس چیز کو جس کو رسول نے دیا ہے لے لو اور اس چیز سے بچو جس سے رسول نے تم کو منع کیا ہے ۔
حدیث نبوی ﷺ
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مثال بیان کی ہے اللہ نے صراط مستقیم کی اور صراط کی دونوں جانب دیواریں ہیں جس میں دروازے کھلے ہیں اور دروازوں پر پردے چھوٹے ہوئے ہیں اور صراط کے ابتدا میں ایک بلانے والا ہے جو یہ کہتا ہے کہ راستے پر سیدھے چلو کج روی نہ کرو اور اس کے اوپر ایک بلانے والا ہے جو بلاتا ہے
جب کبھی کوئی بندہ ان دروازوں میں سے ہو کر کو کھولنا چاہتا ہے تو وہ کہتا ہے افسوس ہے تجھ پر نہ کھول اس کو کیونکہ اگر تو اس کو کھولے گا تو اس میں داخل ہو جائیگا پھر اس کی تفسیر بیان کی اور فرمایا کہ صراط اسلام ہے اور ابواب مفتحہ دکھلنے والے دروازے) محارم اللہ ہیں اور چھوٹے ہوئے پردے حدود اللہ ہیں۔ راستے پر بلانے والا قرآن ہے، اور جو بلانے والا اس کے اوپر ہے وہ واعظ اللہ ہے جو ہر مومن کے دل میں ہے۔ اس کی احمد اور بیہقی نے شعب الایمان میں روایت کی ہے۔
حدیث نبوی ﷺ
اور عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، آپ نے فرمایا جس وقت ہم سرکار کے پاس تھے اس وقت ایک شخص ہمارے پاس آیا جس کے کپڑے نہایت سفید جس کے بال نہایت کالے جس پر سفر کے آثار نمایاں نہ تھے اور نہ ہم میں سے کوئی شخص اس کو جانتا تھا یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس پہنچ گیا۔ اس نے اپنے دونوں گھٹنے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے گھٹنوں کے پاس رکھے اور اپنے دونوں ہاتھ اپنے رانوں پر رکھے اور کہا اے محمد ! مجھ کو اسلام سے خبر دو سرکار نے فرمایا کہ تو گواہی دے کہ نہیں ہے کوئی معبود مگر اللہ اور یہ کہ محمد اس کے رسول ہیں۔ نماز پڑھے زکوۃ دے، رمضان کے روزے رکھے حج بیت اللہ کرے اگر زاد راہ ہے۔ اس نے کہا سچ فرمایا ہم نے تعجب کیا کہ وہ سوال بھی کرتا ہے اور تصدیق بھی کرتا ہے پھر اُس نے کہا ایمان کی مجھے خبر دیجئے۔ آپ نے فرمایا تو اللہ پر ایمان لائے اور اُس کے ملائکہ پر اس کے رسولوں پر اور یوم آخر پر اور یہ کہ خیر و شر اللہ تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ اس نے کہا سچ فرمایا آپ نے۔ پھر کہا مجھے احسان سے خبر دیجئے آپ نے فرمایا عبادت کرو اللہ کی گویا کہ تو اُس کو دیکھتا ہے ، اگر اُس کو تو نہیں دیکھتا تو یہ سمجھ کہ وہ تجھ کو دیکھتا ہے اس نے کہا آپ نے سچ فرمایا مسلم نے اس کی روایت کی۔
حدیث نبوی ﷺ
معاویہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب اللہ کسی کے ساتھ نیکی کرنا چاہتا ہے تو اس کو دین کی باتوں میں تفقہ عطا فرماتا ہے۔ اور بے شک
مؤلف: میں نے ایمان اور اسلام اور احسان کی تشریح کی ہے اور اس پر علم صحیح احادیث رسول امین صلی اللہ علیہ وسلم ، احادیث نبوی اور آثار صحابہ سے (رضی اللہ عنہم) اس پر اضافہ کیا ہے مجھے امید ہے کہ اللہ تعالٰی اس سے حق کے طالبوں کو نفع بخشے گا۔
حدیث نبوی ﷺ
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب انسان مر جاتا ہے تو اُس سے اُس کا عمل منقطع ہو جاتا ہے بجز تین چیزوں کے۔ (۱) صدقہ جاریہ (۲) علم کہ جس سے نفع اٹھایا جاتا ہے، (۳) یا نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرتی ہے ۔ (مسلم سے مروی ہے)
اور میں نے اس سے مخلوق کے امن دینے والے اور اسلام کے جھنڈے اٹھانے والے حرمین شریفین کی خدمت کرنے والے دونوں جہان کی نیکی کرنے والے آصف نظام البلدان سکندر دوران ، ناصر ملت والدین افضل السلاطین، اہل علم و عرفان کے محبوب سلطان ابن سلطان میر عثمان علی خاں سلطان دکن کی خدمت گزاری کی ہے۔ اللہ ان کو شرور زمین سے بچائے رکھے ۔
اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: ہم نے اُن کو اپنی جانب سے علم دیا تھا ۔ (پارہ ۱۵ کہف ع ۹) اللہ تبارک و تعالیٰ نے فرمایا: اُس شخص نے جس کے پاس کتاب کا علم تھا کہا "میں آپ کے پاس اس کو آنکھ جھپکنے سے پہلے لا دیتا ہوں"۔ (پارہ ۱۹ سورہ نمل ع ۳) اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جن لوگوں نے ہمارے بارے میں کوشش کی اُنھیں ہم اپنے راستے دکھاتے ہیں ۔ (پ ۲۱ عنکبوت ع ۷)
حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے فرمایا کہ لوگوں سے وہ باتیں کرو جن کو وہ جانتے اور سمجھ سکتے ہوں ۔ کیا تم چاہتے ہو کہ اللہ اور اس کے رسول کو جھٹلایا جائے ۔ اس حدیث کی تخریج بخاری نے کی۔
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے ، انھوں نے کہا کہ لوگوں کو ایسی بات بتانا جن کی عقلیں اُس کو نہ پہنچ سکتی ہوں اُن میں سے بعضوں کے لئے فتنہ (آزمایش) ہو جاتی ہیں۔ (اس کی تخریج مسلم نے کی)
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قرآن سات حرف پر نازل ہوتا ہے۔ اُس میں کی ہر آیت کے لئے ایک ظاہر ہے اور ایک باطن اور اُس میں سے ہر ایک کے لئے ایک حد ہے جس پر بعض لوگ مطلع ہونے والے ہیں۔ (اس کی روایت شرح سنتہ میں ہے ۔ مشکواۃ)
حضرت حسن سے روایت ہے کہا علم کی دو قسمیں ہیں۔ ایک تو علم دل میں ہوتا ہے اور وہی علم ہے جو نفع مند ہے اور ایک علم ہے جو صرف زبان پر ہوتا ہے اور وہ اللہ عزوجل کی حجت ہے ابن آدم پر۔ (دارمی، مشکواۃ)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے اُنھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دو ظرف محفوظ رکھتے ہیں۔ اُن میں کا ایک تو میں نے تم میں پھیلا دیا دوسرے کو اگر پھیلاؤں تو میرا حلق (طعام کی نالی) کاٹ دیا جائے ۔ (اس حدیث کی روایت بخاری نے کی)
ابو ہریرہ رض اور ابو خلاد سے روایت ہے اُنھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم کسی ایسے بندے کو دیکھو جس کو دنیا سے پر ہیزگاری اور کم گوئی دی گئی ہو تو اس کے نزدیک رہو کیونکہ وہ حکمت کی تعلیم دیتا ہے۔ (اس حدیث کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی۔ مشکواۃ)
ابی ابن کعب سے روایت ہے جو نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کی " آپ نے فرمایا موسیٰ بنی اسرائیل میں خطبہ دیتے ہوئے کھڑے ہوئے تو پوچھا گیا کہ لوگوں میں کون زیادہ عالم ہے تو انھوں نے کہا میں زیادہ عالم ہوں تو اللہ تعالیٰ نے اُن پر عتاب کیا کیونکہ انھوں نے علم کو اللہ تعالیٰ کی طرف نہیں لوٹایا ۔ پس وحی کی ان کی جانب اللہ تعالیٰ نے کہ میرے بندوں میں سے ایک بندہ مجمع البحرین کے پاس ہے جو تم سے زیادہ عالم ہے۔ عرض کی پروردگار! میں اُس تک کیسے پہنچوں ۔ تو اُن سے کہا گیا کہ توشہ دان میں ایک مچھلی اٹھا لے جاؤ۔ پھر جب وہ گم ہو جائے تو وہیں ہیں پس چلے اور ان کے ساتھ جوان یوشع بن نون بھی چلے اور ایک مچھلی ایک زنبیل میں اُٹھا لیگئے۔ یہاں تک کہ جب ایک چٹان کے پاس دونوں نے اپنا سر رکھا لیٹ گئے اور پھر سو گئے تو مچھلی زنبیل میں سے نکل گئی اور اس نے اپنی راہ سمندر میں سرنگ کی طرح بنائی۔ اور یہ بات موسی اور ان کے جوان کے لئے تعجب خیز تھی۔ پھر انھوں نے اپنا سفر باقی رات اور دن جاری رکھا۔ پھر جب صبح ہوئی تو موسی نے اپنے جوان سے کہا ہمیں ہمارا ناشتہ دو۔ ہمارے اس سفر سے تو ہمیں بہت تھکن ہوئی۔ اور موسی کو تھکن محسوس نہیں ہوئی تھی جب تک کہ اُس مقام سے جس کا کہ حکم دیا گیا تھا آگے نہ بڑھ گئے ۔ تو اُن کے جوان نے کہا کیا آپ نے دیکھا جب ہم نے اس چٹان کے پاس پناہ لی تھی تو میں مچھلی بھول گیا۔ موسی نے کہا وہ تو وہی چیز تھی جس کو ہم تلاش کر رہے تھے پس وہ دونوں اپنے نشان قدم کو دیکھتے ہوئے پلٹے پھر جب وہ اُس چٹان کے پاس پہونچے تو دیکھا کہ ایک شخص اپنا کپڑا اوڑھ رہا ہے تو موسی نے سلام کیا تو خضر نے کہا تمہاری سر زمین میں سلام کہاں سے آیا تو انھوں نے کہا میں موسیٰ ہوں تو کہا
کیا بنی اسرائیل کے موسیٰ۔ کہا ہاں ۔ کہا گیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں (یا آپ کی پیروی کر سکتا ہوں) اس شرط کے ساتھ کہ جو سیدھی راہ کا آپ کو علم دیا گیا ہے اس کی مجھے تعلیم دیں۔ انھوں نے کہا تم میرے ساتھ ہر گز صبر نہیں کر سکتے اے موسیٰ اللہ کے علم میں سے میں ایک قسم کے علم پر ہوں جس کی اُس نے مجھے تعلیم دی ہے جس کو تم نہیں جانتے اور تم ایک علم پر ہو جس کی اُس نے تم کو تعلیم دی ہے جسے میں نہیں جانتا۔ کہا قریب میں تم مجھے اگر اللہ نے چاہا تو صابر پاؤ گے اور تمہارے کسی حکم سے میں سرتابی نہیں کروں گا پس وہ دونوں سمندر کے کنارے چلتے ہوئے چلے۔ اُن کے پاس کشتی نہ تھی پھر ان کے پاس سے ایک کشتی گزری تو انھوں نے کشتی والوں سے گفتگو کی کہ ان دونوں کو وہ سوار کر لیں پس خضر کو پہچان لیا گیا اور ان دونوں کو انھوں نے کشتی میں بٹھالیا بغیر اجرت کے پھر ایک چڑیا آئی اور کشتی کے کنارے پر بیٹھ گئی پھر اس نے ایک دو چونچ سمندر میں مارے تو خضر نے کہا اے موسی میرے اور تمہارے علم نے اللہ کے علم میں سے کم نہیں کیا بجز اس چڑیا کے سمندر میں چونچ مارنے کی طرح پھر خضر نے اس کشتی کے تختوں میں سے ایک تختے کی طرف ارادہ کیا اور اُس کو اکھاڑ دیا، تو موسیٰ نے کہا ان لوگوں نے ہمیں بغیر کسی معاوضہ کے سوار کر لیا اور تم نے اس کی کشتی کی طرف قصد کر کے پھاڑ دیا۔ کیا اس لئے کہ اس کشتی والوں کو ڈبو دیں۔ انھوں نے کہا کیا میں نے نہیں کہا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کر سکو گے ۔ کہا میں جس چیز کو بھول گیا اُس پر مواخذہ نہ کیجئیے اور میرے معاملے میں مجھ پر دشواری نہ ڈالئے۔ پس یہ موسی کی پہلی بھول تھی۔ پھر دونوں چل پڑے تو دیکھا کہ ایک لڑکا چند لڑکوں کے ساتھ کھیل رہا ہے تو خضر نے اُس کے سر کو اوپر سے اپنے ہاتھ سے پکڑ کر اکھیڑ لیا تو موسی نے کہا کیا آپ نے ایک بے گناہ جان کو بغیر کسی جان کے عوض کے قتل کر دیا۔ کہا کیا میں نے تم سے نہ کہہ دیا تھا کہ تم میرے ساتھ صبر نہ کر سکو گے۔ کہا کہ اگر میں اس کے بعد کچھ بھی سوال کروں تو مجھے ساتھ نہ رکھئے میری جانب سے آپ عذر پر پہونچ گئے ہیں۔ پھر دونوں چلے یہاں تک جب ایک بستی والوں کے پاس آئے تو اس بستی والوں سے
کھانا (ضیافت) طلب کی تو انھوں نے ضیافت کرنے سے انکار کر دیا۔ پھر ان دونوں نے اس بستی میں ایک دیوار کو پایا کہ وہ گرنا چاہتی ہے تو خضر نے اپنے ہاتھ سے جھکا کر اس کو سیدھا کر دیا تو موسی نے کہا اگر تم چاہتے تو اس کا اجر لے سکتے تھے۔ کہا یہ تو تمہارے اور میرے درمیان جدائی ہے نبی صلعم نے فرمایا اللہ موسیٰ پر رحم کرے ہم تو چاہتے تھے کہ وہ صبر کرتے یہاں تک کہ ان دونوں کا معاملہ اللہ ہم سے بیان فرماتا۔
اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اے نبی) بلا شبہ جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ تو صرف اللہ سے بیعت کرتے ہیں اللہ کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے پھر جس نے بیعت توڑ دی اُس نے اپنے ہی نقصان کے لئے توڑی اور جس نے اللہ سے جس چیز کا عہد کیا اس کو پورا کیا تو عنقریب وہ اس کو بڑا بدلہ دے گا۔ (پارہ ۲۶ سورہ الفتح - ع ۱)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا (اے نبی) جب تمہارے پاس ایمان دار عورتیں آئیں کہ تم سے بیعت کریں اس بات پر کہ وہ شرک نہیں کریں گی اللہ کے ساتھ کسی چیز کو اور نہ چوری کریں گی اور نہ زنا کریں گی اور نہ اپنی اولاد کو مار ڈالیں گی اور کوئی ایسا بہتان اپنے ہاتھوں اور پاؤں کے درمیان نہ گھڑ لیں گی اور کسی نیک کام میں تمہاری نافرمانی نہیں کریں گی تو تم ان سے بیعت لو اور اللہ سے اُن کے لئے مغفرت طلب کرو، بے شک اللہ بڑا بخشنے والا اور بڑا رحم کرنے والا ہے ۔
عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ نے کہا۔ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میں تم سے بیعت لیتا ہوں اس بات پر کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور نہ چوری کرو اور نہ زنا کرو اور نہ اپنے
۱۴ بچوں کو قتل کرو اور نہ اپنے ہاتھ پاؤوں کے درمیان کوئی بہتان گھڑ لو۔ اور کسی بھلائی میں میری نافرمانی نہ کرو پس جس نے تم میں سے اپنا عہد پورا کیا تو اس کا بدلہ اللہ پر ہے اور ان چیزوں میں سے کوئی شخص کسی چیز میں ملوث ہو گیا اور دنیا میں اس پر مواخذہ کیا گیا تو اس کے لئے وہ کفارہ اور پاکی ہو جائے گا اور جس کو اللہ نے چھپا دیا اس کا معاملہ اللہ عزوجل کی جانب ہے اگر اُس نے چاہا اُس کو عذاب دیا اور اگر چاہا اس کو بخش دیا (ڈھانک لیا)۔ کنز العمال جلد ۱ ص ۲۵
حدیث نبوی ﷺ
"ابايعك ان تعبد الله وتقيم الصلوة وتؤتي الزكوة وتناصح المسلم وتفارق المشرك" (ك — عن ابى اليسر) كنز — جلد (۱) ص ۲۶
ابی یسر سے روایت ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میں تجھ سے اس بات پر بیعت لیتا ہوں کہ تو اللہ کی عبادت کرے اور نماز قائم کرے اور زکوۃ دے اور مسلمانوں کے ساتھ خیر خواہی کرے (خلوص کے ساتھ) اور مشرک سے علیحدہ رہے ۔ کنز العمال جلد (۱) ص ۲۶
حدیث نبوی ﷺ
"انى لا اصافح النساء انما قولى لمائة امرأة كقولي لامرأة واحدة" (ابن سعد عن عبد الله بن الزبير) حديث حسن صحيح — ن — وابن سعد طب — ق عن اميمة بنت رقيقة .
ابن سعد عبداللہ بن زبیر سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میں عورتوں سے ہاتھ نہیں ملاتا سو عورتوں کے لئے بھی میری وہی بات ہے جو کسی ایک عورت کے لئے ہے۔
حدیث نبوی ﷺ
عن صفوان بن قدامة — رضي الله عنه — قال هاجرت إلى النبي صلى الله عليه وسلم — فاتيته — فقلت ناولنى يدك ابايعك — فنا ولنى يده — فقلت يا رسول الله ! اني احبك — قال "المرء مع من احب" (رواه الترمذي والنسائي)
صفوان بن قدامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے انھوں نے کہائیں نے ہجرت کی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب پھر آپ کے پاس آیا تو میں نے کہا آپ اپنا
۱۵ ہاتھ مجھے دیجئے کہ میں بیعت کروں تو آپ نے اپنا ہاتھ مجھے دے دیا پھر میں نے کہا اے اللہ کے رسول میں آپ سے محبت کرتا ہوں تو فرمایا آدمی اُس کے ساتھ ہے جس کے ساتھ محبت کرے۔ (ترمذی و نسائی)
حدیث نبوی ﷺ
عن عوف بن مالك الاشجعي قال كنا عند النبي صلى الله عليه وسلم تسعة أو ثمانية أو سبعة — فقال "الا تبايعون رسول الله صلى الله عليه وسلم" فبسطنا ايدينا، وقلنا علام نبايعك يا رسول الله؟ قال "على ان تعبدوا الله ولا تشركوا به شيئا وتصلوا الصلوات الخمس وتسمعوا وتطيعوا" واسر كلمة خفية قال "ولا تسألوا الناس شيئًا" فلقد رأيت بعض أولئك النفر يسقط سوط احدهم فما يسأل احدا يناوله اياه. (اخرجه مسلم وابوداود والنسائي — تيسير)
عوف بن مالک اشجعی نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ہم یا تو آٹھ یا سات آدمی تھے تو آپ نے فرمایا کہ تم اللہ کے رسول سے بیعت نہیں کرتے پس ہم نے اپنے ہاتھ پھیلا دئے اور ہم نے کہا کس بات پر بیعت کریں ہم آپ سے اے اللہ کے رسول تو فرمایا اس بات پر کہ اللہ کی عبادت کرو اور کسی چیز کو اُس کا شریک نہ بناؤ اور پانچ نمازیں پڑھو اور سنو اور اطاعت کرو اور ایک بات آہستہ سے راز میں کہہ دی اور فرمایا اور لوگوں سے کچھ نہ مانگو پس میں نے اُن میں کے بعض لوگوں کو دیکھا ہے کہ اُن میں سے کسی کا کوڑا گر جاتا تو کسی سے نہ مانگتے (کہ وہ اُس کو اُٹھا کر دے)۔ (مسلم، ابوداؤد اور نسائی)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضى الله عنها قالت ما مس رسول الله صلى الله عليه وسلم يد امرأة قط الا ان يأخذ عليها — فاعطته . قال "اذهبي فقد بايعتك" (رواه الشيخان — وابوداؤد)
اور حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے انھوں نے کہا کہ رسول اللہ کا ہاتھ کسی عورت
۱۶ کو قطعاً نہیں چھوا اور کسی عورت سے معاہدہ لینے کے لئے اس عورت نے اپنا ہاتھ دیا ہو تو آپ نے فرمایا کہ جا میں نے تجھ سے بیعت لے لی۔ (شیخان اور ابو داؤد نے روایت کی)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اے ایمان والو اللہ کی جانب خالص طور پر رجوع کرو امید ہے کہ تمہارا پروردگار تمہاری برائیوں کا کفارہ کر دے (چھپاوے) اور تمہیں ایسی جنتوں میں داخل کرے جس کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں ۔ ( ج ۲۸ تحریم ع ۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى وَهُوَ الَّذِي يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُوا عَنِ السَّيِّئَاتِ وَيَعْلَمُ مَا تَفْعَلُونَ — ج ۲۵ — الشورى — ع ۳
اللہ تعالیٰ نے فرمایا، وہی ذات ہے جو توبہ قبول فرماتی ہے اپنے بندوں کی اور برائیوں سے درگزر کرتی ہے اور وہ جانتی ہے جو کچھ تم کرتے ہو۔ (ج ۲۵ — الشورى ع ۳)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى فَأُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ (ج ۱۹ — الفرقان ع ۶)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا ایسے ہی لوگ ہیں جن کی برائیوں کو اللہ بھلائیوں سے بدل دیگا ۔ (ج ۱۹ — فرقان ع ۶)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — وَآخَرُونَ اعْتَرَفُوا بِذُنُوبِهِمْ خَلَطُوا عَمَلًا صَالِحًا وَآخَرَ سَيِّئًا عَسَى اللهُ أَنْ يَتُوبَ عَلَيْهِمْ إِنَّ اللهَ غَفُورٌ رَحِيمٌ (التوبة ع ۱۲) ج ۱۱
۱۷ اللہ تعالیٰ نے فرمایا، اور دوسرے لوگ ایسے بھی ہیں جنھوں نے اپنے گناہوں کا اقرار کر لیا۔ انھوں نے اپنے نیک اعمال کے ساتھ برے اعمال کو بھی گڈ مڈ کیا تھا۔ امید ہے کہ اللہ ان کی توبہ قبول فرمائے۔ بے شک اللہ ڈھانکنے والا اور رحم کر نیوالا ہے۔ (ج ۱۱ — التوبہ ع ۱۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — وَالَّذِينَ إِذَا فَعَلُوا فَاحِشَةً أَوْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ ذَكَرُوا اللهَ فَاسْتَغْفَرُوا لِذُنُوبِهِمْ وَمَنْ يَغْفِرُ الذُّنُوبَ إِلَّا اللهُ — وَلَمْ يُصِرُّوا عَلَى مَا فَعَلُوا وَهُمْ يَعْلَمُونَ * أُولَئِكَ جَزَاؤُهُمْ مَغْفِرَةٌ مِنْ رَبِّهِمْ وَجَنَّاتٌ تَجْرِي مِنْ تَحْتِهَا الْأَنْهَارُ خَالِدِينَ فِيهَا وَنِعْمَ أَجْرُ الْعَامِلِينَ — ج ۴ — آل عمران — ع ۱۴
اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ جن لوگوں نے جب صریح برائی کی اور اپنے آپ پر ظلم کیا اور خدا کو یاد کر لیا تو اپنے گناہوں کی مغفرت چاہ لی اور اللہ کے سوا گناہوں کو ڈھانکنے والا کون ہے اور جو کچھ انھوں نے کیا اُس پر اصرار نہیں کیا جانتے بوجھتے ۔ اُن ہی لوگوں کا بدلہ اُن کے پروردگار کی جانب سے مغفرت ہے اور وہ باغات ہیں جن کے نیچے سے نہریں بہتی ہیں وہ اُن میں ہمیشہ رہنے والے ہیں اور عمل کرنے والوں کا بدلہ نہایت ہی بہتر ہے۔ (ج ۴ — آل عمران ع ۱۴)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — وَلَوْ أَنَّهُمْ إِذْ ظَلَمُوا أَنْفُسَهُمْ جَاؤُوكَ فَاسْتَغْفَرُوا اللهَ وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ لَوَجَدُوا اللهَ تَوَّابًا رَحِيمًا — ج ۵ — النساء ع ۹
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ کاش انھوں نے جب اپنے آپ پر ظلم کیا تمہارے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت کی استدعا کرتے اور رسول بھی اُن کے لئے مغفرت طلب کرتے تو اللہ کو ضرور توبہ قبول کرنے والا اور رحم کرنے والا پاتے۔ ( ج ۵ — النساء — ع ۹)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضي الله عنه — قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "والله انى لاستغفر الله واتوب اليه في اليوم اكثر من سبعين مرة" (رواه البخاري)
حضرت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے خدا کی قسم
۱۸ میں ایک دن میں ستر بار سے زیادہ مغفرت طلب کرتا ہوں اور اُس کی جانب رجوع ہوتا ہوں۔ (اس کی روایت بخاری نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن الاغر المزني — قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "انه ليغان على قلبي واني لاستغفر الله في اليوم مائة مرة" (رواه البخاري)
اغر مزنی رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے "بے شک میرے دل پر کدورت چھا جاتی ہے اور میں مغفرت طلب کرتا ہوں ایک دن میں سو بار"۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال : قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كان في بني اسرائيل رجل قتل تسعة وتسعين انسانا — ثم خرج يسأل فاتى راهبا فساله فقال أله توبة؟ قال لا فقتله — وجعل يسأل — فقال له رجل ائت قرية كذا وكذا — فادركه الموت فناء بصدره نحوها — فاختصمت فيه ملائكة الرحمة وملائكة العذاب — فاوحى الله إلى هذه ان تقربي والى هذه ان تباعدي فقال: قيسوا ما بينهما، فوجد إلى هذه اقرب بشبر فغفر له (متفق عليه)
ابو سعید خدری رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جس نے ننانوے آدمیوں کو مار ڈالا تھا پھر دریافت کرنے نکلا ایک راہب (متقی) کے پاس آیا اور اس سے سوال کیا کہ کیا اُس کے لیے توبہ ہے۔ اُس نے کہا نہیں تو اُس نے اس کو بھی مار ڈالا اور دریافت کرنے لگا تو ایک شخص نے اُس کو کہا فلاں بستی کو جاؤ۔ پس اُس کو رستہ میں موت آگئی تو اس نے اپنے سینے کو اس بستی کی جانب کر دیا پس جھگڑنے لگے اس کے بارے میں رحمت کے فرشتے تو وحی کی اللہ نے اُس طرف کی زمین کو کہ تو نزدیک ہو جا اور اُس طرف کی زمین کو کہ تو دور ہوجا پھر فرمایا دونوں کے درمیان کے فاصلہ کو ناپو تو اس جانب ایک بالشت زیادہ ہو گئی تو اس کو بخش دیا گیا ۔ (متفق علیہ)
۱۹ وعن ابى هريرة رضى الله عنه — قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "والذي نفسي بيده لو لم تذنبوا لذهب الله بكم ولجاء بقوم يذنبون فيستغفرون الله — فيغفر لهم" (رواه مسلم)
اور حضرت ابو ہریرہ رضہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اس ذات کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے اگر تم گناہ نہ کرو تو اللہ تمہیں ختم کر دے اور ایسی قوم کو لائے جو گناہ کرے اور اللہ سے بخشش طلب کرے کہ اللہ انھیں بخشے ۔ (مسلم نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن أبي موسى رضى الله عنه — قال: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان الله يبسط يده بالليل ليتوب مسيئي النهار ويبسط يده بالنهار ليتوب مسيى الليل حتى تطلع الشمس من مغربها" (رواه مسلم)
ابو موسی رضہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ رات میں ہاتھ پھیلاتا ہے تاکہ دن کا بدکار اُس کی طرف رجوع ہو اور دن میں ہاتھ پھیلاتا ہے کہ رات کا گنہ گار توبہ کرے ۔ روزانہ یہی حالت رہتی ہے، یہاں تک کہ آفتاب مغرب کی طرف سے طلوع کرے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضى الله عنها — قالت: قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان العبد اذا اعترف ثم تاب تاب الله عليه" (رواه مسلم)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے، فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بندہ اقرار کر لیتا ہے پھر اللہ کی طرف متوجہ ہوتا ہے تو اللہ بھی اس کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ (مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "لله اشد فرحا بتوبة عبده حين يتوب اليه من احد كم كان راحلته بارض فلاة فانفلتت منه وعليها طعامه وشرابه — فايس منها — فاتی شجرة فاضطجع في ظلها — قد ايس من راحلته فبينما هو كذلك
۲۰ اذا هو بها قائمة — عنده فاخذ بخطامها . ثم قال من شدة الفرح اللهم انت عبدي وانا ربك — اخطاء من شدة الفرح" (رواه مسلم)
حضرت انس رض سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شک اللہ بہت زیادہ خوش ہوتا ہے اپنے بندہ کی توبہ سے جب کہ وہ اُس کی طرف رجوع ہوتا ہے یہ نسبت تم میں کے اُس شخص سے جس کی اونٹنی چٹیل میدان میں اُس کے پاس سے چھوٹ کر بھاگ گئی ہو حالانکہ اُس پر اس کا کھانا ہے اور پانی ہے پس وہ اُس سے نا امید ہوگیا اور وہ آیا ایک درخت کے پاس اور اُس کے سائے میں لیٹ گیا اور اپنی اونٹنی سے نا امید ہو گیا پس اس حالت میں کہ وہ اس طرح تھا یکایک وہ اُس کے پاس کھڑی ہوئی نظر آئی اور اُس نے اُس کی مہار پکڑلی پھر فرط خوشی سے کہنے لگا یا اللہ تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں۔ ( فرط خوشی کی وجہ سے اُس نے غلطی کی) ۔ (مسلم)
باب في الامور المنهى عنها والكبائر ان امور کے بارے میں جن کی ممانعت کی گئی ہے اور بڑے گناہوں کے بارے میں
آیتِ قرآنی
قال الله تبارك وتعالى — وَلَا يَغْتَبْ بَعْضُكُمْ بَعْضًا — أَيُحِبُّ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْكُلَ لَحْمَ أَخِيهِ مَيْتًا فَكَرِهْتُمُوهُ — ج ۲۶ — الحجرات — ع ۲
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ تم میں کے بعض بعض کی غیبت نہ کریں کیا تم میں سے کوئی چاہتا ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھائے پس تم اس سے کراہت کرو گے یا تم اس کو ناپسند کرو گے ۔ ( ج ۲۶ — الحجرات ع ۲)
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى — وَلَا تَقْفُ مَا لَيْسَ لَكَ بِهِ عِلْمٌ إِنَّ السَّمْعَ وَالْبَصَرَ وَالْفُؤَادَ كُلُّ أُولَئِكَ كَانَ عَنْهُ مَسْئُولًا — ج ۱۵ — بني اسرائيل ع ۴
۲۱ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ ایسی چیز کے پیچھے نہ لگ جاؤ جس کا تمھیں علم نہ ہو۔ بے شبہ سماعت ، بصارت اور دلی خیالات ان میں سے ہر چیز کے متعلق سوال کیا جائے گا۔ (ج ۱۵ — بنی اسرائیل — ع ۴)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى وَالَّذِينَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُونَ — ج ۱۸ — المؤمنون ع ۱
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو لوگ برے کاموں سے برگشتہ رہتے ہیں : ( ۱۸ — المومنون)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى إِذَا رَأَيْتَ الَّذِينَ يَخُوضُونَ فِي آيَاتِنَا فَاعْرِضْ عَنْهُمْ حَتَّى يَخُوضُوا فِي حَدِيثٍ غَيْرِهِ — وَإِمَّا يُنْسِيَنَّكَ الشَّيْطَانُ فَلَا تَقْعُدْ بَعْدَ الذِّكْرَى مَعَ الْقَوْمِ الظَّالِمِينَ — ج ۷ — الانعام — ع ۸
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ جب تو ایسے لوگوں کو دیکھے جو ہماری آیتوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں تو ان سے منہ پھیر لے یہاں تک کہ وہ اس کے سوا دوسری باتوں میں لگیں اور اگر شیطان تجھے بھلا دے تو یاد آنے کے بعد ظالم قوم کے ساتھ نہ بیٹھو۔ (ج ۷ — انعام ع ۸)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى واجتنبوا قول الزُّورِ — ج ۱۷ — الحج — ع ۴
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا "جھوٹی باتوں سے اجتناب کرو" (ج ۱۷ — الحج)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَى مَا آتَاهُمُ اللهُ مِنْ فَضْلِهِ — ج ۵ — النساء — ع ۸
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ کیا وہ لوگوں پر اس بات میں حسد کرتے ہیں کہ اللہ نے اپنے فضل و کرم سے انھیں کچھ دیا ہے ۔ ( ج ۵ — النساء ع ۸)
۲۲ اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ایمان والو کوئی قوم کسی قوم کا متسخر نہ اڑائے شاید کہ وہ اُن سے بہتر ہوں اور نہ عورتیں دوسری عورتوں کا ٹھٹھا اڑائیں شاید وہ عورتیں ان عورتوں سے بہتر ہوں ۔ اپنے لوگوں پر طعنہ زنی نہ کرو اور نہ برے خطابات دیا کرو۔ ایمان کے بعد برائی کا نام لگنا بہت ہی بری ہے۔ اور جس نے توبہ نہ کی وہی ظالم ہے۔ ( ج ۲۶ — الحجرات ع ۱)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے ایمان والو بہت سے گمانوں سے بچتے رہو کیونکہ بعض گمان گناہ ہیں ۔ ( ج ۲۶ — الحجرات ع ۱)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — إِنَّ الَّذِينَ يُحِبُّونَ أَنْ تَشِيعَ الْفَاحِشَةُ فِي الَّذِينَ آمَنُوا لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ — ج ۱۸ — النور — ع ۳
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا۔ جو لوگ ایمان والوں میں فحش شائع کرنا چاہتے ہیں اُن کے لئے دنیا اور آخرت میں درد ناک عذاب ہے۔ ( ج ۱۸ — النور — ع ۳)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — وَأَوْفُوا بِالْعَهْدِ إِنَّ الْعَهْدَ كَانَ مَسْئُولًا — ج ۱۵ — بني اسرائيل ع ۴
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا، عہد پورا کرو کیونکہ عہد کے متعلق پوچھا جائے گا ۔ (ج ۱۵ — بنی اسرائیل ع ۴)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى يا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُبْطِلُوا صَدَقَاتِكُمْ بِالْمَنِّ وَالْأَذَى كَالَّذِي يُنْفِقُ مَالَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ — ج ۳ — البقرة — ع ۳۶
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا " اپنے صدقات احسان دھر کے اور ایذا پہنچا کر بر باد نہ کرو اس شخص کی طرح نہ ہو جاؤ جو اپنا مال لوگوں کو دکھاوے کے لئے خرچ کرتا ہے اور اللہ پر
۲۳ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتا۔ ( ج ۳ — البقرہ — ع — ۳۶)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — فَلَا تُزَكُّوا أَنْفُسَكُمْ هُوَ أَعْلَمُ بِمَنِ اتَّقَى — (ج ۲۷ — النجم ع ۲)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ اپنی ذاتوں کو پاک صاف نہ بتاؤ وہ اللہ اس شخص کو خوب جانتا ہے جو متقی ہو ۔ ( ج ۲۷ — النجم ع ۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ (ج ۶ — المائدة ع ۱)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ گناہ اور زیادتی پر ایک دوسرے کی مدد نہ کرو . ( ج ۶ — المائدة ع ۱)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى — إنما النجوى من الشيطان — ج ۲۸ — المجادلة ع ۲
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ سرگوشی تو صرف شیطان ہی سے ہوا کرتی ہے (ج ۲۸ — المجادلة ع ۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّ الَّذِينَ يَأْكُلُونَ أَمْوَالَ الْيَتَامَى ظُلْمًا إِنَّمَا يَأْكُلُونَ فِي بُطُونِهِمْ نَارًا وَسَيَصْلَوْنَ سَعِيرًا — (ج ۴ — النساء — ع ۲)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا ۔ بے شک جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے کھا جاتے ہیں وہ اپنے پیٹوں میں صرف آگ بھرتے ہیں اور قریب میں بھڑکتی ہوئی آگ میں داخل ہوں گے۔ (ج ۴ — النساء — ع ۲)
حدیث نبوی ﷺ
عن عبد الله بن مسعود رضی الله عنه — قال قال رجل يا رسول الله ! الي الذنب اكبر عند الله ؟ قال "ان تدعو لله ندا وهو خلقك" قال ثم اي ؟ قال "ان تقتل ولدك خشية ان يطعم معك" — قال ثم اي ؟ قال: "ان تزاني حليلة جارك" فانزل الله تصديقها : وَالَّذِينَ لَا يَدْعُونَ مَعَ اللهِ إِلَهًا آخَرَ وَلَا يَقْتُلُونَ النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللهُ إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَا يَزْنُونَ الآية — متفق عليه.
حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا ۔ ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسول کونسا گناہ اللہ کے پاس سب سے بڑا ہے فرمایا کہ اللہ کا کسی کو ہم سر بنانا حالانکہ
۲۴ اس نے تجھے پیدا کیا۔ اُس نے عرض کی پھر کونسا؟ فرمایا کہ تو اپنے لڑکے کو اس خوف سے مار ڈالے کہ وہ تیرے ساتھ کھانا کھائے گا۔ (وہ تیری روزی میں شریک ہو جائیگا) عرض کی پھر کونسا؟ فرمایا: اپنے پڑوس والے کی بی بی سے زنا کرے پس اللہ تعالیٰ نے اس کی تصدیق نازل فرمائی جو لوگ اللہ کے سوا کسی اور کو معبود نہیں پکارتے اور ایسی جان کو قتل نہیں کرتے جس کو اللہ نے حرام کیا ہے مگر حق پر اور وہ زنا نہیں کرتے۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه — قال — قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "اجتنبوا السبع الموبقات" قالوا يا رسول الله ! وما هي ؟ قال "الشرك بالله والسحر — وقتل النفس التي حرم الله الا بالحق — واكل الربوا واكل مال اليتيم والتولي يوم الزحف وقذف المحصنات المؤمنات الغافلات" متفق عليه — (مشكوة)
حضرت ابو ہریرہ رضہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سات ہلاک کرنے والی چیزوں سے پرہیز کرو۔ عرض کیا اے اللہ کے رسول وہ کیا ہیں؟ اللہ کے ساتھ شرک و جادو اور ایسی جان کا قتل جس کو اللہ نے حرام کیا ہو مگر حق کے ساتھ اور سود خواری اور یتیم کا مال کھا جانا اور جنگ کے روز بھاگ جانا اور پاکدامن ایماندار اور بھولی بھالی عورتوں پر بدکاری اور زنا کی تہمت لگانا۔ (متفق علیہ — مشکوة)
حدیث نبوی ﷺ
عن صفوان بن عسال رضی الله عنه قال قال يهودي لصاحبه اذهب بنا — الى هذا النبي . فقال صاحبه لا تقل نبي انه لو سمعك لكان له اربع اعين — فاتيا رسول الله صلى الله عليه وسلم — فسالاه عن آيات بينات — فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "لا تشركوا بالله شيئا ولا تسرقوا ولا تزنوا — ولا تقتلوا النفس التي حرم الله الا بالحق ولا تمشوا ببريء الى ذى سلطان ليقتله ولا تسحروا — ولا تأكلوا الربوا ولا تقذفوا المحصنة ولا تولوا الفرار يوم الزحف
۲۵ وعليكم خاصة اليهود — ان لا تعتدوا في السبت — قال فقبلا يديه ورجليه وقالا نشهد انك نبي — قال فما يمنعكم ان تتبعوني قالا ان داود عليه السلام — دعا ربه ان لا يزال من ذريته نبي — وانا نخاف ان تبعناك ان يقتلنا اليهود — (رواه الترمذي وابوداود والنسائي — مشكوة)
حضرت صفوان بن عسال نے کہا ایک یہودی نے اپنے ساتھی سے کہا میرے ساتھ اس نبی کے پاس چلو تو اسکے ساتھی نے کہا نبی نہ کہو کیونکہ اگر وہ سنیں گے تو انکے لئے چار آنکھیں ہو جائینگی۔ پھر وہ دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو ان سے آیاتِ بینات کے متعلق پوچھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ کا کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ اور چوری نہ کرو اور زنا نہ کرو اور کسی جان کو قتل نہ کرو مگر حق پر اور نہ چلو بے گناہ والے کے پاس کہ اسکو قتل کراؤ اور جادو نہ کرو اور سود نہ کھاؤ اور پاک دامن عورت پر تہمت نہ لگاؤ اور جنگ سے نہ بھاگو اور تم پر خاص طور سے اے یہود کہ تم یومِ سبت کے بارے میں زیادتی نہ کرو۔ تو انھوں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور پیر چومے اور کہا ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ آپ نبی ہیں۔ آپ نے فرمایا پس کس چیز نے تمہیں منع کیا ہے؟ میری اتباع کرنے سے! ان لوگوں نے کہا کہ داؤد علیہ السلام نے دعا کی کہ اُن کی نسل میں برابر نبی ہوا کرے اور ہم کو ڈر ہے کہ اگر ہم آپکی اتباع کریں تو یہود ہمیں قتل کر دیں گے۔ (اس کی روایت ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی — مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ رضي الله عنه قال اوصاني — رسول الله صلى الله عليه وسلم بعشر كلمات — قال : "لا تشرك بالله شيئًا وان قتلت وحرقت ولا تعقن والديك — وان امراك أن تخرج من اهلك ومالك ولا تتركن صلوة مكتوبة فان من ترك الصلوة متعمدا فقد برئت منه ذمة الله ولا تشرب الخمر فانه راس كل فاحشة — واياك والمعصية — فان بالمعصية حل سخط الله واياك والفرار من الزحف وإن هلك النَّاسُ — واذا اصاب النَّاسَ مَوْتٌ
۲۶ وانت فيهم فاثبت — وأنفق على عيالك من طولك ولا ترفع عنهم عصاك ادبا — واخفهم في الله — (رواہ احمد) حضرت معاذ رضہ سے مروی ہے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دس باتوں کی وصیت کی فرمایا اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کر اگرچیکہ تجھ کو قتل کیا جائے اور جلایا جائے اور اپنے والدین کی نافرمانی نہ کر اگرچیکہ وہ دونوں تجھے اس بات کا حکم دیں کہ تو اپنے گھر اور مال سے نکل جائے اور فرض نماز عمداً نہ چھوڑ کیونکہ جس نے عمداً نماز چھوڑی تو اللہ تعالیٰ کی ذمہ داری اس سے الگ ہوگئی اور شراب نہ پی کیونکہ وہ تمام برائیوں کی جڑ ہے، اور گناہوں سے اپنے آپ کو بچا کیونکہ گناہوں کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کا غصہ نازل ہوتا ہے۔ اور جنگ میں سے بھاگنے سے اپنے کو بچا اگرچیکہ سب لوگ ہلاک ہو جائیں اور جب لوگوں کو کسی قسم کی موت پہونچے اور تو بھی ان ہی میں ہو تو جما رہ اور قدرت کے موافق اپنے بال بچوں پر خرچ کر اور انھیں ادب کی تعلیم کے لئے مارو اور انھیں اللہ کے معاملہ میں ڈراتے رہو۔ (اس کی روایت احمد نے کی)
باب الخوف والرجاء امید اور خوف کے بیان میں
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى : إِنَّ بَطْشَ رَبِّكَ لَشَدِيدٌ ( ج ۳۰ — البروج — ع ۱)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا " اس میں شک نہیں کہ تیرے پروردگار کی پکڑ بہت سخت ہے ۔ (ج ۳۰ — البروج — ع ۱)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ (ج ۳ — ال عمران — ع ۳)
اور اللہ تعالی نے فرمایا : " لوگو اپنے پروردگار سے ڈرو وقت خاص (قیامت) کا زلزلہ بڑی (ہولناک) چیز ہے ، جس روز تم اسے دیکھو گے دودھ پلانے والی عورتیں ان بچوں سے جن کو دودھ پلاتی تھیں غافل ہوجائیں گی، اور ہر ایک حمل والی عورت اپنا حمل گرادے گی تو لوگوں کو دیکھے گا کہ وہ نشہ کی حالت میں ہیں حالانکہ وہ نشیلے نہیں لیکن اللہ کا عذاب سخت ہے ۔ ( ج ۱۷ — الحج — ع ۱)
اور فرمایا اللہ تعالی نے اے وہ لوگو جو اپنی جانوں پر حد سے بڑھ گئے ہیں (اپنی جانوں پر زیادتی کی) اللہ کی رحمت سے نا امید نہ ہو۔ بے شک اللہ تمام گناہ بخش دیتا ہے، بے شک وہ خوب ڈھانکنے والا رحم کرنے والا ہے۔ (ج ۲۴ — الزمر ع ۶)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ( ج ۹ — اعراف — ع ۱۹)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا میری رحمت نے ہر چیز کو سمو لیا ہے (ج ۹ — اعراف ع ۱۹)
۲۸ وقال الله تعالى ، فَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ ( ج ۹ — اعراف ع ۱۲)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا "بجز گھاٹے میں رہنے والے لوگوں کے (دوسرے لوگ) اللہ کی خفیہ تدبیروں سے بے خوف نہیں رہتے ۔ (ج ۹ — اعراف ع ۱۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِنْ رَوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ — (ج ۱۳ — يوسف — ع ۱۰)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا بات یہ ہے کہ بجز کافروں کے اللہ کی رحمت سے کوئی نا امید نہیں ہوتا۔ (ج ۱۳ — يوسف ع ۱۰)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَلَسَوْفَ يُعْطِيكَ رَبُّكَ فَتَرْضَى ( ج ۳۰ — والضحى — ع ۱)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا " اور بے شبہ قریب میں تم کو تمہارا پروردگار (اتنا) دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے ۔ ( ج ۳۰ — والضحی — ع ۱)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي ذر رضي الله عنه — قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "انى ارى ما لا ترون — اطت السماء وحق لها ان تئط — ما فيها قدر اربع اصابع الا وملك واضع جبهته ساجدا لله تعالى — والله لو تعلمون ما اعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا، وما تلذذتم بالنساء على الفرش ولخرجتم الى الصعدات تجأرون إلى الله تعالى" (رواه الترمذي وقال حديث حسن)
ابوذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میں وہ چیزیں دیکھتا ہوں جو تم نہیں دیکھتے ہو۔ آسمان چرچراتا ہے اور اس کے لئے سزاوار ہے کہ وہ چرچرائے اس میں چار انگل کی جگہ کوئی نہیں مگر یہ کہ ایک فرشتہ اپنی پیشانی رکھا ہوا ہے اللہ تعالیٰ کے لئے سجدہ کرتے ہوئے قسم اللہ کی اگر تم جانتے وہ چیز جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت اور عورتوں سے بچھونوں میں لذت یاب نہ ہوتے اور اونچے مقامات (پہاڑوں) پر چلے جاتے اللہ کی پناہ میں ہونے کیلئے (اسکی روایت ترمذی نے کی)
۲۹ عن ابن مسعود رضی الله عنه قال حدثنا رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو الصادق المصدوق "إن احدكم يجمع خلقه في بطن امه اربعين يوما نطفة — ثم يكون علقة مثل ذلك — ثم يكون مضغة مثل ذلك ثم يرسل الملك فينفخ فيها الروح ويؤمر باربع كلمات بكتب رزقه واجله وعمله وشقى او سعيد . فوالذي لا إله غيره — ان احدكم ليعمل بعمل اهل الجنة حتى ما يكون بينه وبينها الا ذراع فيسبق عليه الكتاب فيعمل بعمل اهل النار فيدخلها وان احدكم ليعمل بعمل اهل النار حتى ما يكون بينه وبينها الا ذراع فيسبق عليه الكتاب فيعمل بعمل أهل الجنة فيدخلها" متفق عليه — (رياض النووى ص ۱۰۷)
حضرت ابن مسعود رض سے روایت ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہم سے بیان فرمایا اور آپ سچے اور تصدیق کئے ہوئے ہیں تم میں کے کسی شخص کی بھی خلقت اس کی ماں کے پیٹ میں چالیس دن تک بطور نطفہ کے جمع کی جاتی ہے پھر وہ جونک کے جیسا ہو جاتا ہے اتنے ہی روز پھر وہ بوٹی کے جیسا ہو جاتا ہے اتنے ہی روز پھر بھیجا جاتا ہے فرشتہ پس وہ اُس میں روح پھونکتا ہے اور اسے چار باتوں کا حکم دیا جاتا ہے کہ اس کا رزق لکھے اور اُس کی مدت (حیات) لکھے اور اس کا عمل لکھے کہ وہ بدبخت ہوگا یا نیک بخت پس قسم ہے اس ذات کی جس کے سوا کوئی معبود نہیں تم میں کا ایک شخص بہشت والے کے عمل کرتا ہے پھر وہ اس میں داخل ہو جاتا ہے اور تم میں کا ایک شخص دوزخ کے عمل کرتا ہے یہاں تک کہ اس کے اور دوزخ کے درمیان ایک ہاتھ کا فاصلہ رہ جاتا ہے تو اس پر اس کا نوشتہ غالب ہو جاتا ہے تو وہ جنت کے کام کرنے لگتا ہے پس وہ اس میں داخل ہو جاتا ہے۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن عمر بن الخطاب رضي الله عنه قال قدم على رسول الله صلى الله عليه وسلم السبى فاذا امرأة من السبى تسعى — اذ وجدت صبيا في السبي اخذته فالزقته ببطنها فارضعته — فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم
۳۰ "اترون هذه المرأة طارحة ولدها في النار" قلنا لا، والله! فقال "الله ارحم بعباده من هذه بولدها" (متفق عليه — رياض النووى ص ۱۱۲)
حضرت عمر رض سے روایت ہے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس قیدی لائے گئے تو لوگوں نے دیکھا کہ ایک عورت قیدیوں میں دوڑ رہی ہے جب کہ اس نے اپنے بچے کو قیدیوں میں پایا اس نے اُس کو لے لیا اور اپنے پیٹ سے چمٹا لیا اور اس کو دودھ پلایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا تم یہ سمجھے ہو کہ کیا یہ عورت اپنے بچے کو آگ میں ڈالے گی ہم نے کہا خدا کی قسم نہیں۔ تو فرمایا اللہ اپنے بندوں پر اس عورت کے اپنے بچے پر مہربان ہونے سے زیادہ مہربان ہے۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن أبي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "لما خلق الله الخلق كتب في كتاب فهو عنده فوق العرش إن رحمتى تغلب غضبي" وفي رواية "سبقت غضبي" — متفق عليه ايضا .
حضرت ابو ہریرہ رض سے روایت ہے، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ اللہ تعالیٰ نے مخلوق کو پیدا کیا تو اس نے ایک کتاب میں لکھ دیا جو عرش پر اُس کے پاس ہے کہ میری رحمت، میرے غصہ پر غالب آئیگی اور ایک روایت ہے میرے غصے سے بڑھ گئی ۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
وعنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "جعل الله الرحمة مائة جزء . فامسك عنده تسعة وتسعين وانزل في الارض جزءا واحدا — فمن ذلك الجزء يتراحم الخلائق — حتى ترفع الدابة حافرها عن ولدها خشية أن تصيبه" — متفق عليه ايضا .
اور ان ہی سے روایت ہے کہ میں نے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے اللہ نے رحمت کے سو حصے کئے اور ننانوے اپنے پاس رکھے اور ایک حصہ زمین پر اتارا پس اُسی ایک حصے کی وجہ سے مخلوق ایک دوسرے پر رحم کھاتی ہے حتی کہ جانور اپنا سم اپنے بچوں پر سے
۳۱ اس خوف سے اٹھا لیتے ہیں کہ اس کو نقصان نہ پہونچے۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضي الله عنه عن رسول الله صلى الله عليه وسلم انه قال: قال الله عز وجل "أنا عند ظن عبدي بي وانا معه حيث يذكرني والله لَلّهُ أفرح بتوبة عبده من احدكم يجد ضالته بالفلاة . ومن تقرب إلى شبرا تقربت اليه باعا، واذا اقبل الى يمشي اقبلت اليه اهرول" متفق عليه ايضا .
ابو ہریرہ رض سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ عز و جل نے فرمایا کہ میں اپنے بندے کے خیال کے پاس ہوں اور اس کے ساتھ ہوں جب کبھی اور جہاں کہیں وہ میرا ذکر کرے خدا کی قسم اللہ بے شک خوش ہوتا ہے اپنے بندے کی توبہ سے بہ نسبت تم میں کے کسی کے جس کو جنگل میں اُس کی کھوئی ہوئی اونٹنی مل گئی ہو اور جو میری جانب ایک بالشت نزدیک ہوا میں اس کی جانب ایک باع (دونوں ہاتھوں کے پھیلاؤ کے درمیان کی مسافت) کے اتنا نزدیک ہوتا ہوں اور جب وہ میری طرف چلا آتا ہے تو میں اُس کی طرف بھاگتا آتا ہوں۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضی الله تعالى — قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول قال الله تعالى — "يا ابن ادم انك ما دعوتني ورجوتني غفرت لك على ما كان منك — ولا أبالى يا ابن ادم لو بلغت ذنوبك عنان السماء ثم استغفرتني غفرت لك يا ابن ادم لو اتيتني بقراب الأرض خطايا ثم لقيتني لا تشرك بي شيئا لاتيتك بقرابها مغفرة" (رواه الترمذى وقال حديث حسن — رياض ص ۱۱۸)
حضرت انس رض سے مروی ہے اُنھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اللہ تعالی فرماتا ہے، اے آدم کے بچے جب تو نے مجھ سے دعا کی اور امید رکھی، تو میں نے تجھ کو بخش دیا جس حالت پر تو ہو اور مجھے کوئی پرواہ نہیں۔ اے آدم کے بچے اگر تیرے
۳۲ گناہ آسمان بھر ہوں پھر تو نے مجھ سے مغفرت طلب کی تو میں نے تجھ کو بخش دیا۔ اے آدم کے بچے اگر تو میرے پاس زمین بھر غلطیاں لے کر آئے اور تو مجھ سے ملے اس حال میں کہ کسی چیز کو میرا شریک نہ بناتا ہو تو میں زمین بھر مغفرت لے کر تیرے پاس آؤنگا ۔ اسکی روایت ترمذی نے کی
بابُ فِي الزَّهْدِ وَ تَرْكِ الدَّعَةِ کنارہ کشی اور ترک آسائش کے بارے میں
اللہ تعالی نے فرمایا، جان رکھو کہ دنیوی زندگی صرف کھیل اور غفلت اور زینت اور آپس کا تفاخر اور مال و اولاد میں ایک دوسرے سے بڑھنا ہے اس کی مثال ایک بارش کی طرح ہے کہ کسانوں کو اس کا اگنا پسند آیا۔ پھر وہ سوکھ جاتا ہے پھر تو اس زرد دیکھے گا پھر وہ چورا چورا ہو جاتا ہے اور انجام کار سخت عذاب ہے اور اللہ کی جانب سے مغفرت اور رضامندی ہے اور دنیوی زندگی تو صرف ایک دھوکے کا سامان ہے (دھوکے کی مٹی ہے) ۔ ( ج ۲۷ — الحديد ع ۳)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "الدنيا سجن المؤمن وجنة الكافر" (رواه مسلم)
حضرت ابو ہریرہ رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دنیا ایماندار کے لئے قید خانہ اور کافر کے لئے جنت ہے۔ (اس کی روایت مسلم نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن جابر رضى الله تعالى عنه، إن رسول الله صلى الله عليه وسلم مر بجدي
۳۳ اسك ميت — قال : "ايكم يحب ان هذا له بدرهم؟" قالوا ما نحب انه لنا بشيء قال: "فوالله للدنيا اهون على الله من هذا عليكم" (رواه مسلم — مشكوة ايضا) حضرت جابر رضہ سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک چھوٹے کان والی مردہ بکری کے پاس سے گزر گئے فرمایا تم میں کا کوئی چاہتا ہے کہ یہ اُس کے لئے ایک درہم کے عوض میں ملے انھوں نے کہا ہم اس کو کسی چیز کے عوض میں بھی نہیں چاہتے فرمایا قسم خدا کی بے شک دنیا اللہ کے پاس اس سے بھی زیادہ ذلیل ہے جو تمہارے پاس اُس کا مرتبہ ہے (مسلم، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
وقال النبي صلى الله عليه وسلم "لو كانت الدنيا تساوى عند الله جناح بعوضة لما سقى الكافر منها شربة ماء" (رواه الترمذى)
اور فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اگر دنیا اللہ کے پاس مچھر کے پر کے برابر ہوتی تو کافر کو اس میں سے ایک گھونٹ پانی بھی نہ ملتا۔
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى سعيد الخدري رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: "ان مما اخاف عليكم من بعدى ما يفتح عليكم من زهرة الدنيا وزينتها" فقال رجل يا رسول الله اوياتي الخير بالشر؟ فسكت حتى ظننا انه ينزل عليه فقال فمسح عنه الرحضاء — وقال — "واين السائل" وكانه حمده — فقال "انه لا ياتي الخير بالشر وان مما ينبت الربيع ما يقتل حبطا او يلم الا اكله الخضر اكلت حتى امتدت خاصرتاها استقبلت عين الشمس فثلطت وبالت ثم عادت فاكلت وان هذا المال خضرة حلوة فمن اخذه بحقه ووضعه في حقه فنعم المعونة هو ومن اخذ بغير حقه كان كالذي يأكل ولا يشبع — ويكون شهيد عليه يوم القيامة" — متفق عليه — مشكوة ص ۲۴۰ —
حضرت ابو سعید خدری رضہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جن چیزوں سے میرے بعد تم پر خوف کرتا ہوں وہ چیز ہے جو تم پر کھولی جائیگی دنیاوی رونق و زینت ہے، تو ایک شخص نے کہا
اے اللہ کے رسول تو کیا بھلائی کے ساتھ برائی بھی آئیگی تو آپ خاموش ہو گئے حتی کہ ہم نے خیال کیا کہ آپ پر وحی اتر رہی ہے ۔ راوی نے کہا پھر آپ نے پسینہ پونچھا اور فرمایا وہ پوچھنے والا کہاں ہے ؟ گویا کہ آپ نے اُس کی تعریف فرمائی۔ پھر فرمایا کہ بھلائی سے برائی حاصل نہیں ہوتی۔ لیکن موسم بہار ایسی چیزوں کو بھی اگاتا ہے جو پیٹ پھلا کر قتل کر دیتا ہے یا قریب المرگ کر دیتا ہے۔ کیا یہ بات نہیں ہے۔ چری کھانے والی جس نے کھا لیا ہو یہاں تک کہ اُس کے دونوں کوکھ بھر کر پھول گئے ہوں ، پھر وہ آئی دھوپ میں اور پھر بول و براز کیا پھر لوٹی پھر کھایا اور یہ دنیوی مال ترو تازہ اور مزیدار ہے پس جس نے اُس کو اُس کے حق سے لیا اور اس کو اس کے حق میں صرف کیا تو وہ بہترین مدد گار ہے اور جس نے اس کے بغیر حق کے لیا اس کی مثال اس شخص کی سی ہے جو کھاتا ہے اور سیر نہیں ہوتا اور وہ مال اس پر قیامت کے روز گواہ بن جائے گی ۔ (متفق علیہ) مشکوٰۃ ۔
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم قال اللهم اجعل رزق ال محمد قوتا - وفي رواية " كفافا" (متفق عليه)
حدیث نبوی ﷺ
اور حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے یا اللہ محمد کی آل کو ایسا رزق دے جو ان کو زندہ رکھے یا زندگی کے لئے کافی ہو۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول العبد - مالي - مالي - وان ما له من ماله ثلث ما اكل فافنى - او لبس فابلى او اعطى فاقتنى وما سوى ذلك فهو ذاهب وتاركه للناس - (رواه مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابو ہریرہ سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بندہ کہتا ہے کہ میرا مال میرا مال اور اس مال میں سے اس کا مال تین قسم کا ہے جو کھایا اور ہضم کر ڈالا یا پہنا اور پہن کر اتار دیا (کہنہ کردیا) یا دیدیا تو (آخرت کے لئے) ذخیرہ کر چھوڑا اور اس کے سوا سب کچھ چلے جانے والا ہے اور لوگوں کے لئے اس کو چھوڑ جانے والا ہے۔ (مسلم)
عن ابى بردة رضى الله عنه - قال دخلت على عائشة رضي الله عنها فخرجت الينا كساء ملبدا وازارا غليظا . فقالت قبض رسول الله صلى الله عليه وسلم في هذين - (اخرجه الخمسة الا النسائى)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابی بردہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرمایا میں حضرت بی بی عائشہ کے پاس گیا تو آپ نے ایک کمبل روئیں والا اور ایک موٹا تہبند نکالا پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم انہیں دو میں وصال پائے۔ (اس کی تخریج خمسہ نے کی سوائے نسائی کے)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضی الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " كان على موسى عليه السلام يوم كلمه ربه تعالى سراويل صوف وجبة صوف وكساء صوف وكمه صوف" - (الحديث الترمذى)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابن مسعود رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے موسیٰ پر جس روز کہ انھوں نے پروردگار سے باتیں کیں اونی پاجامہ تھا اور صوف کا جبہ تھا اور صوف ہی کی کمبل تھی اور صوف ہی کے آستین تھے ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن عوف بن مالك الاشجعى رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم انا وامرأة سفعاء الخدين كهاتين يوم القيامة - امراة امت من زوجها ذات منصب وجمال حبست نفسها على يتاماها حتى بانوا او ماتوا - (اخرجه ابوداؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عوف بن مالک الاشجعی سے روایت ہے فرمایا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے میں اور پچکے گالوں والی عورت قیامت کے روز اس طرح ہوں گے وہ عورت جو بیوہ ہو گئی اور بغیر شوہر کے رہی اور وہ منصب و جمال والی بھی ہو اُس نے اپنے آپ کو یتیموں پر وقف کر دیا حتی کہ وہ بلوغ تک پہونچے یا مر گئے ۔ (ابوداؤد)
في التزين وتركه بناؤ سنوار کرنے اور اس کو چھوڑنے کے بیان میں
آیتِ قرآنی
وَقَالَ الله تَعَالَى - قُلْ مَنْ حَرَّمَ زِينَةَ اللَّهِ الَّتِي أَخْرَجَ لِعِبَادِهِ وَالطَّيِّبَاتِ مِنَ الرِّزْقِ - ج ۸ - الاعراف - ع ۴ -
آیتِ قرآنی
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اے نبی کہدو اللہ کی زینت جس کو اُس نے اپنے بندوں کے لئے پیدا کیا ہے اور اچھی اچھی کھانے کی چیزوں کو کس نے حرام کیا۔ (ج ۸ - الاعراف ع ۴)
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ بن انس رضی الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من ترك اللباس تواضعا وهو يقدر عليه دعاه الله يوم القيمة على رؤس الخلائق حتى يخيره من اى حلل الايمان شاء يلبسها (اخرجه الترمذي - تيسير - ج ۲ - ص ۳۶۲)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت معاذ بن انس رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے تواضع کے لحاظ سے لباس کو ترک کر دیا حالانکہ اس کی استطاعت رکھتا تھا تو قیامت کے روز اللہ اس کو ساری مخلوق کے آگے بلائے گا حتی کہ اس کو اختیار دے گا کہ ایمان کی خلعتوں میں سے جس کو چاہے اختیار کرے اور پہنے۔ (ترمذی ۔ تیسیر ج ۲ ص ۳۶۲)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمر رضى الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من لبس ثوب شهرة البسه الله ثوب مذلة وفي رواية البسه الله اياها يوم القيامة ثم الهب فيه النار - اخرجه الرواية الاولى - ابوداؤد والثانية رزين - ايضا -
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابن عمر سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے شہرت کا لباس پہنا اللہ
تعالیٰ اُس کو ذلت کا لباس پہنائیگا، اور ایک روایت میں ہے کہ اللہ اس کو قیامت کے روز وہی لباس پہنائیگا اور اُس میں آگ بھڑکا دیگا۔ (ابوداود و رزین)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى الاحوص عن ابيه قال اتيت النبي صلى الله عليه وسلم وعلى ثوب دون . فقال الك مال ؟ قلت نعم قال اى المال ؟ قلت من كل المال قد اعطاني الله عز وجل - فقال فاذا اتاك مالا فليرا ثر نعمة الله عليك و كرامته - (اخرجه النسائي - ايضا - )
حدیث نبوی ﷺ
ابوالاحوص سے روایت ہے انھوں نے اپنے والد سے روایت کی کہ میں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور میں بہت کم درجہ کا لباس پہنے ہوئے تھا تو فرمایا کیا تمہارے پاس مال ہے میں نے کہا جی ہاں۔ فرمایا کس قسم کا مال ہے۔ میں نے کہا ہر طرح کا مال اللہ عز و جل نے دے رکھا ہے۔ تو فرمایا جب تمہیں اُس نے مال دیا ہے تو چاہیئے کہ اللہ کی نعمت اور اس کی عزت کا اثر تم پر ظاہر ہو (دیکھا جائے)۔ (نسائی نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن محمد بن يحيى بن حبان رضى الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - ما على احدكم ان وجد ان يتخذ ثوبين ليوم الجمعة غير ثوبي مهنته - اخرجه ابو داؤد - ايضا -
حدیث نبوی ﷺ
محمد بن یحییٰ بن حبان رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمھیں کون چیز مانع ہے اگر تم میں کے کسی کو ہم دست ہو تو جمعہ کے دن کے لئے اپنے کام کاج کے کپڑوں کے علاوہ دو کپڑے بنالے (تہبند اور چادر) ۔ (ابوداؤد نے روایت کی)۔
حدیث نبوی ﷺ
عن جابر رضی الله عنه - قال - نظر رسول الله صلى الله عليه وسلم الى صاحب لنا يرعى ظهر الشاء عليه بردان قد اخلقا فقال اماله غير هذين قلت بلى له ثوبان في العيبة . كسوته اياهما فقال ادعه فليلبسهما فلبسهما فلما ولی قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما له ضرب الله عنقه اليس
۳۸ هذا خيرا فسمعه الرجل فقال في سبيل الله - فقتل الرجل فى سبيل الله. (اخرجه مالك)
حدیث نبوی ﷺ
جابر رض سے روایت ہے ہمارے ایک دوست کو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے دیکھا کہ وہ بکریاں چرا رہے ہیں اور ان پر دو چادریں ہیں جو بوسیدہ ہوگئی ہیں تو فرمایا کیا اس کے پاس ان دو کے سوا اور کچھ نہیں میں نے کہا کیوں نہیں گٹھری میں اُس کے پاس دو کپڑے ہیں میں نے اُسے پہنایا ہے (دئے ہیں) تو فرمایا اس کو بلاؤ اس کو چاہیئے کہ ان دونوں کو پہن لے پس اس نے پہن لئے پھر جب وہ لوٹ رہا تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ اس کی گردن کاٹے اس کو کیا ہو گیا کیا یہ بہتر نہیں ہے پس اس شخص نے آپ کی یہ بات سن لی تو عرض کیا کہ اللہ کی راہ میں (فرمائیے) تو آپ نے فرمایا اللہ کی راہ میں پس وہ شخص اللہ کی راہ میں مارا گیا ۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمر رضی الله عنهما - قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم عن هاتين اللبستين المرتفعة والدون - (اخرجه البخاري)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لباس میں دو باتوں سے منع فرمایا ہے، ایک یہ کہ حد سے زیادہ بڑا اور عمدہ، دوسرے یہ کہ ضرورت سے زیادہ چھوٹا اور گھٹیا (بخاری)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : اگر تم اللہ سے ڈرتے رہو گے تو وہ تمہارے لئے خاص امتیاز عنایت فرمائے گا اور تمہاری برائیوں کو چھپادے گا اور تمہیں ڈھانک لے گا اور اللہ بڑے فضل والا ہے ۔ (ج ۹ - الانفال)
آیتِ قرآنی
وَقَالَ الله تبارك وتعالى : مَنْ يَتَّقِ اللهَ يَجْعَلْ لَهُ مَخْرَجًا وَيَرْزُقُهُ مِنْ حَيْثُ لَا يَحْتَسِب - (ج - ۲۸ - الطلاق - ع ۱) المسلمون اخوة لا فضل لاحد الا بالتقوى (طب عن حبيب بن خراش كنز ج ۱ - ص ۲۸)
آیتِ قرآنی
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: جو اللہ سے ڈریگا اُس کے لئے ہر مصیبت سے نکلنے کی
راہ ہوگی اور اس کو ایسے مقام سے رزق دیگا کہ وہ گمان بھی نہ کر سکے گا۔ (ج ۲۸ - الطلاق) حبیب بن خراش رض سے مروی ہے ، فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام مسلمان بھائی بھائی ہیں بجز پرہیزگاروں کے کسی کو کسی پر فضیلت (برتری) نہیں ۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن عطية السعدي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لا يبلغ العبد حقيقة التقوى حتى يدع ما لا باس به حذرا مما به باس (اخرجه الترمذى)
حدیث نبوی ﷺ
عطیہ سعدی رض سے مروی ہے : فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بندہ پرہیزگاری کی حقیقت کو نہیں پہنچتا یہاں تک کہ ایسی چیزوں کو چھوڑ دے جس میں کچھ ہرج نہ ہو ان چیزوں کے ڈر سے جس میں کوئی ہرج نہ ہو۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال ان الدنيا حلوة خضرة وان الله مستخلفكم فيها فينظر كيف تعملون فاتقوا الدنيا واتقوا النساء فان اول فتنة بنى اسرائيل كانت في النساء - (رواه مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
ابو سعید خدری رض سے مروی ہے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ دنیا مزیدار اور بارونق ہے اور بے شک اللہ تمہیں اس میں خلیفہ بنانے والا ہے وہ دیکھے کہ تم کیسے عمل کرتے ہو پس دنیا سے پرہیز کرتے رہو اور عورتوں سے پرہیز کرتے رہو کیونکہ بنی اسرائیل میں کا پہلا فتنہ عورتوں ہی کے متعلق ہوا ہے (اس کی روایت مسلم نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضی الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم كان يقول اللهم انى اسئلك الهدى والتقى والعفاف والغنى - (رواه مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
ابن مسعود رض فرماتے تھے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے "یا اللہ میں تجھ سے رہنمائی اور پرہیزگاری اور پاکدامنی اور بے نیازی مانگتا ہوں" (مسلم)
وَقَالَ الله تَعَالَى - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اصْبِرُوا وَصَابِرُوا وَرَابِطُوا وَاتَّقُوا الله لَعَلَّكُمْ تُرْحَمُونَ - (ج ۴ - ال عمران - ع ۲۰)
آیتِ قرآنی
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اے ایمان والو صبر پر جمے رہو اور ایک دوسرے کو صبر پر جمے رہنے کی نصیحت کرو اور سرحد پر گھوڑے باندھے رکھو اور اللہ سے ڈرتے رہو تاکہ تم پر رحم کیا جائے ۔ (ج ۴ - آل عمران ع ۲۰)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بے شک ہم تمہیں ڈر سے خوف اور بھوک اور کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے آزمائیں گے۔ اور اے نبی بشارت دے دو ان صبر کرنے والوں کو جب انہیں کوئی مصیبت پہونچی تو انھوں نے کہا ہم تو اللہ کے ہیں اور ہم اسی کی طرف لوٹنے والے ہیں ۔ وہی لوگ ہیں جن پر اُن کے پروردگار کی جانب سے
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا "یاد کرو اُس وقت کو جب کہ تمہارے پروردگار نے اعلان کر دیا کہ اگر تم نے (میری نعمت) کی قدر کی تو میں تمہیں اور زیادہ دوں گا اور اگر تم نے ناشکری کی تو بے شک میرا عذاب بڑا سخت ہے۔ (ج ۱۳ - ابراہیم ع ۲)
یہ میرے پروردگار کی جانب سے ہے تاکہ وہ مجھے آزمائے کہ میں شکر کرتا ہوں یا ناشکری اور جس نے بھی شکر کیا تو اپنے ہی فائدہ کے لئے کیا اور جس نے ناشکری کی تو میرا پروردگار تو بے نیاز سخی ہے ۔ (ج ۱۹ - النمل - ع ۳)
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا "اللہ تمہیں عذاب دے کر کیا فائدہ حاصل کرلے گا اگر تم شکر کرو اور ایمان لاؤ (تو اس کو تمہیں عذاب دینے کی کیا ضرورت ہے) اللہ تو بڑا قدردان اور بہت جاننے والا ہے ۔ (ج ۶ - النساء - ع ۲۱)
حدیث نبوی ﷺ
عن صهيب رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم عجب لامر المومن - ان امره كله له خير وليس ذلك لاحد الا للمومن . ان اصابته سراء شكر فكان خيرا له وان اصابته ضراء صبر فكان خيرا له - (رواه مسلم - مشكوة - ص ۴۵۲)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت صہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ایماندار کا معاملہ
بھی عجیب ہے کہ اس کے لئے سب کا سب بہتر ہی بہتر ہے اور یہ ایمان دار کے سوا کسی کو نصیب نہیں اگر اس کو کوئی خوش حالی (سکھ حالی) پہونچی تو اُس نے شکر کیا تو یہ بھی اُس کے لئے اچھا ہو گیا اور اگر اُس کے لئے کوئی نقصان پہونچا اور صبر کیا تو وہ بھی اس کے لئے اچھا ہو گیا۔ (مسلم مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضی الله تعالى عنه اتى النبي صلى الله عليه وسلم على امرأة تبكى على صبي لها - فقال اتقى الله واصبري فقالت وما تبالى بمصيبتي فلما ذهب قيل لها انه رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخذها مثل الموت فاتت بابه فلم تجد على بابه بوابين فاتته فقالت يا رسول الله لم اعرفك فقال الصبر عند الصدمة الأولى - (اخرجه الخمسة الا النسائي - تيسير - جلد ۲ - ص ۲)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت انس رض سے مروی ہے ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک عورت کے پاس تشریف لائے جو رو رہی تھی اپنے لڑکے پر تو فرمایا اللہ سے ڈر اور صبر کر تو اُس نے کہا میری مصیبت کی آپ کو کیا پرواہ ہے پھر جب آپ تشریف لے گئے تو اُس سے کہا گیا کہ یہ تو رسول اللہ صلعم تھے تو اُس کو موت کی سی حالت طاری ہو گئی تو وہ آپ کے دروازہ پر آئی اور آپ کے دروازہ پر دربانوں کو نہ پایا پھر آپ کے سامنے حاضر ہوئی اور کہا اے اللہ کے رسول میں نے آپ کو پہچانا نہیں تو آپ نے فرمایا صبر تو وہی ہے جو ابتدائے صدمہ کے وقت ہو ۔ (اس کی روایت خمسہ نے سوائے نسائی کے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سنان رضي الله عنه قال دفنت ابني سنانا وابو طلحة الخولاني جالس على شفير القبر فلما فرغت قال الا ابشرك قلت بلى قال حدثني ابو موسى الاشعرى رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا مات ولد العبد قال الله لملائكته عليهم السلام قبضتم ولد عبدي
۴۴ فيقولون نعم فيقول قبضتم ثمرة فواده فيقولون نعم فيقول ماذا قال عبدى - فيقولون حمدك واسترجع - فيقول ابنوا لعبدي بيتا في الجنة وسموه بيت الحمد - (اخرجه الترمذى)
حدیث نبوی ﷺ
ابی سنان رض نے کہا کہ میں نے اپنے بیٹے سنان کو دفن کر دیا اور ابو طلحہ خولانی قبر کے کنارے بیٹھے ہوئے تھے پھر جب اس سے فارغ ہوا تو انھوں نے کہا کیا میں تمہیں بشارت نہ دوں میں نے کہا کیوں نہیں؟ تو انھوں نے کہا مجھے ابو موسیٰ اشعری نے بیان کیا انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب کسی بندے کا بچہ مرجاتا ہے تو اللہ تعالیٰ اپنے فرشتے علیہم السلام سے فرماتا ہے کہ تم نے میرے بندے کے بچے کی روح قبض کرلی وہ کہتے ہیں ہاں! تو فرماتا ہے تم نے اس کے دل کے پھل کو لے لیا وہ کہتے ہیں جی ہاں! پھر فرماتا ہے میرے بندے نے کیا کہا پس وہ کہتے ہیں کہ اُس نے آپ کی تعریف کی اور انا للہ پڑھا تو فرماتا ہے میرے بندے کے لئے جنت میں ایک گھر بنا دو اور اس کا نام بیت الحمد رکھدو ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ان الله قال اذا ابتليت عبدي بحبيبتيه ثم صبر عوضته منهما الجنة (اخرجه البخارى - تيسير - جلد ۲ ص ۳)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انھوں نے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا وہ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے جب میں کسی بندے کی دونوں محبوب چیزوں (دونوں آنکھوں) کو لے کر آزماتا ہوں پھر وہ صبر کرتا ہے تو میں ان دونوں کے عوض جنت دیتا ہوں ۔ (بخاری ۔ تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن عطاء بن ابي رباح رضي الله عنه قال قال لى ابن عباس رضي الله عنهما الا اريك امرأة من اهل الجنة قلت بلى قال هذه المرأة السوداء
۴۵ اتت النبي صلى الله عليه وسلم - فقالت اني اصرع واني انكشف فادع الله لى قال ان شئت صبرت ولك الجنة وان شئت دعوت الله تعالى ان يعافيك قالت اصبر فادع الله لى ان لا انكشف فدعا لها - (اخرجه الشيخان) ايضا .
حدیث نبوی ﷺ
عطاء بن ابی رباح رض سے مروی ہے انھوں نے کہا کہ ابن عباس نے فرمایا کیا میں تمھیں جنت والی عورت کو نہ دکھاؤں میں نے کہا کیوں نہیں ! انھوں نے کہا یہ سیاہ عورت نبی صلعم کے پاس آئی اور عرض کیا کہ مجھے صرع (مرگی) لاحق ہوتی ہے اور پھر میں بے پردہ ہو جاتی ہوں پس اللہ سے میرے لئے دعا کیجئے تو فرمایا کہ اگر تو چاہے صبر کرے اور تیرے لئے جنت ہے اور اگر تو چاہے تو میں اللہ تعالیٰ سے دعا کروں کہ تجھے صحت دے۔ اُس نے کہا میں صبر کرتی ہوں اللہ سے آپ میرے لئے دعا کیجیئے کہ صرع سے میرا پردہ فاش نہ ہو۔ پس آپ نے اُس کے لئے دعا کی ۔ (شیخان نے روایت کیا)
حدیث نبوی ﷺ
عن خباب بن الارت رضى الله عنه قال شكونا الى رسول الله صلى الله عليه وسلم وهو متوسد بردة في ظل الكعبة فقلنا الا تستنصر لنا الا تدعو لنا فقال قد كان من قبلكم يؤخذ الرجل فيحفر له في الارض فيجعل فيها ثم يؤتى بالمنشار فيوضع على راسه فيجعل نصفين ويمشط بامشاط الحديد ما دون لحمه وعظمه ما يصده ذلك عن دينه - والله ليتمن الله تعالى هذا الامر حتى يسير الراكب من صنعاء الى حضرموت فلا يخاف الا الله والذئب على غنمه ولكنكم تستعجلون (اخرجه البخاري وابوداود والنسائي)
حدیث نبوی ﷺ
خباب بن الارت سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ ہم نے شکایت کی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اس حال میں کہ وہ کعبۃ اللہ شریف کے سایہ میں چادر سے تکیہ لگائے
ہوئے تھے ہم نے کہا کیا آپ ہمارے لئے نصرت نہیں مانگتے ، کیا ہمارے لئے دعا نہیں کرتے ، تو فرمایا جو لوگ تم سے پہلے تھے ان میں کے بعض آدمی پکڑے جاتے اور اُن کے لئے زمین میں گڑھا کھودا جاتا اور اٹھا کر اس میں ڈال دیے جاتے پھر لایا جاتا آرا اور اس کے سر پر رکھ دیا جاتا اس شخص کو آدھا آدھا کردیا جاتا اور لوہے کی کنگھیاں کی جاتیں جو گوشت سے گزر کر ہڈی تک پہونچتیں لیکن وہ اس کو اُس کے دین سے برگشتہ نہ کرتے ۔ خدا کی قسم اللہ تعالیٰ اس معاملہ کو ضرور پورا کرے گا حتی کہ ایک سوار صنعاء سے حضرموت تک چلا جائے گا اور بغیر اللہ کے خوف کے اور اپنی بکریوں پر بھیڑیے کے خوف کے (کسی چیز سے) نہ ڈریگا لیکن تم لوگ جلدی کرتے ہو ۔ (اس کی تخریج بخاری، ابو داود اور نسائی نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن اسامه بن زيد رضي الله عنهما قال ارسلت بنت النبي صلى الله عليه وسلم اليه ان ابنا لي احتضر فاشهده فارسل يقرأ السلام ويقول ان لله ما اخذ وله ما اعطى وكل عنده باجل مسمى فلتصبر ولتحتسب - (اخرجه الخمسة الا الترمذى)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما نے کہا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی صاحبزادی نے آپ کی جانب آدمی بھیجا کہ میرا ایک لڑکا قریب المرگ ہے پس آپ اُس کے پاس تشریف لائیے تو آپ نے سلام کہلا بھیجا اور یہ کہلا بھیجا کہ جو کچھ لیا وہ اللہ ہی کا تھا اور جو کچھ دیا وہ اللہ ہی کا ہے اور ہر چیز اس کے پاس ایک معینہ مدت کے لئے ہے پس چاہیئے کہ وہ صبر کرے اور ثواب میں شمار کرے ۔ (اس کی تخریج سوائے ترمذی کے خمسہ نے کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه - قال اشتكى ابن لابى طلحة فمات وابو طلحة خارج ولم يعلمه - فلما رات امرأته انه قد مات هيأت شيئا ونحته في جانب البيت فلما جاء ابو طلحة - قال كيف الغلام قالت قد هدات نفسه وارجو ان يكون قد استراح - فظن ابو طلحة انها صادقة - ثم
۴۷ قربت له العشاء ووطأت له الفراش فلما اصبح اغتسل فلما اراد ان يخرج اعلمته بموت الغلام فصلى مع النبي صلى الله عليه وسلم ثم اخبره بما كان منها فقال النبي صلى الله عليه وسلم لعل الله ان يبارك لكما في ليلتكما فجاءهما تسعة اولاد كلهم قرأوا القرآن - (اخرجه البخاري - تيسير - جلد ۲ - ص ۴)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ ابو طلحہ کا ایک بچہ بیمار ہوا اور مر گیا اور ابو طلحہ باہر تھے اور اُس کا انھیں علم نہ ہوا جب اُن کی بی بی نے دیکھا کہ وہ مر چکا ہے تو کچھ چیز تیار کی (کھانا پکا لیا) اور اُس کو گھر کے ایک کنارے میں رکھ دیا۔ پھر جب ابو طلحہ آئے اور پوچھا کہ بچہ کیسا ہے۔ بی بی نے کہا اُس کے نفس کو سکون ہو گیا ہے اور مجھے امید ہے کہ وہ راحت پا لیا ہے تو ابو طلحہ نے خیال کیا کہ انھوں نے سچ کہا ہے۔ پھر بی بی نے اُن کے لئے رات کا کھانا پیش کیا اور اُن کے لئے بچھونا بچھایا پھر جب صبح ہوئی انھوں نے غسل کیا (ہم بستر ہوئے) پھر جب انھوں نے چاہا کہ باہر نکلیں تو بی بی نے انھیں موت کی خبر دی پھر انھوں نے نبی صلعم کے ساتھ نماز ادا کی تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شاید اللہ تمہاری رات کو تم دونوں کے لئے برکت والی کر دے۔ پس انھیں نو بچے ہوئے اور سب کے سب قاری قرآن ہوئے ۔ (بخاری ۔ تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن القاسم بن محمد رضي الله عنه - قال هلكت امرأة لى . فأتاني محمد بن كعب القرظي رضي الله عنه يعزيني بها . فقال انه كان في بني اسرائيل رجل فقيه عالم عابد مجتهد . وكانت له امرأة - وكان بها معجبا - فماتت فوجد عليها وجدا شديدا حتى خلا في بيت واغلق على نفسه واحتجب . فلم يكن يدخل عليه احد فسمعت به امرأة من بني اسرائيل فجاءته . فقالت ان لي حاجة استفتيه فيها - ليس يجزئني
۴۸ الا ان اشافهه بها ولزمت بابه فاخبر فاذن لها فقالت استفتيك في امر قال ما هو قالت اني استعرت من جارة لي حليا فكنت البسه زمانا ثم انها ارسلت تطلبه افارده اليها ؟ قال نعم والله . قالت انه قد مكث عندي زمانا فقال ذاك احق لردك اياه فقالت اي يرحمك الله افتتأسف على ما اعارك الله ثم اخذه منك فابصر ما كان فيه ونفعه الله بقولها - (اخرجه مالك - تيسير جلد ۲ ص ۴)
حدیث نبوی ﷺ
قاسم بن محمد رض سے روایت ہے اُنھوں نے کہا کہ میری ایک عورت مرگئی تو میرے پاس محمد بن کعب قرظی آئے کہ اس عورت کے متعلق مجھے تعزیت دیں انھوں نے کہا بنی اسرائیل میں ایک شخص تھا جو فقہ کا ماہر عالم، عابد، مجتہد تھا۔ اور اس کی ایک عورت تھی جس کو وہ پسند کرتا تھا پھر وہ مرگئی اور اُس نے اس پر بہت غم کیا حتی کہ گھر میں اکیلا بیٹھ گیا اور دروازہ بند کرلیا اور پردہ میں ہو گیا پھر اس کے پاس کوئی داخل نہ ہوتا تھا، تو اس کا حال بنی اسرائیل کی ایک عورت نے سنا، وہ اُس کے پاس آئی پھر کہا کہ میری ایک حاجت ہے جس میں مجھے فتوی طلب کرنا ہے جسے بالمشافہ کہے بغیر گزیر نہیں۔ اور وہ اُس کے دروازہ پر بیٹھ گئی پس اُس کو اُس عورت کی خبر دی گئی تو اس نے اس کو اجازت دی تو اُس عورت نے کہا مجھے ایک معاملہ میں آپ سے فتوی طلب کرنا ہے اُس نے کہا وہ کیا ہے؟ عورت نے کہا میں نے اپنی پڑوسن سے زیور مستعار لیا تھا اور اُسے ایک زمانہ تک پہنتی رہی پھر اس نے اس کو منگوا بھیجا ہے ۔ کیا میں اس کو اس کے پاس واپس کردوں؟ کہا ہاں ! خدا کی قسم (ضرور واپس کردو)۔ عورت نے کہا کہ وہ میرے پاس بہت زمانے تک رہا ہے تو کہا وہ تو اس کو واپس کرنے کا زیادہ حقدار ہے تو عورت نے اُس سے کہا اللہ آپ پر رحم کرے کیا آپ افسوس کرتے ہیں، ایسی چیز پر جو اللہ نے آپ کو عاریۃً دی تھی پھر اس کو اس نے لحاظ اپنی عاریت کے آپ سے لے لیا ۔ تو وہ جس حال میں تھا اُس پر اس کی نظر پڑی (عبرت ہوئی) اور اللہ تعالیٰ نے اس کی
اللہ تعالیٰ نے فرمایا بے شک ہم تمہیں آزمائیں گے کچھ خوف اور بھوک ، کچھ مالوں اور جانوں اور پھلوں کی کمی سے ۔ (ج ۲ - البقرة)
آیتِ قرآنی
قَالَ الله تَبَارَكَ وَتَعَالَى: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ حَتَّى نَعْلَمَ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ وَنَبْلُوَ اخْبَارَكُمْ ج -۲۶ - محمد - ع ۲-
آیتِ قرآنی
اللہ تعالیٰ نے فرمایا : بے شک ہم تمہیں آزمائیں گے تاکہ جان لیں تم میں سے مجاہدین کو اور صبر کرنے والوں کو اور تمہاری خبروں کو بھی ہم جانچیں گے (ج ۲۶ - محمد)
آیتِ قرآنی
وَقَالَ اللهُ تَعَالَى : وَلِيُبْلِيَ الْمُؤْمِنِينَ مِنْهُ بَلَاءً حَسَنًا ج -۹ - الانفال - ع ۲ -
آیتِ قرآنی
اور اللہ تعالیٰ نے فرمایا اور تاکہ ایمان داروں کو جانچ کر اپنی جانب سے بہترین اختبار دیں ۔ ( ج -۹ - الانفال)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا ایمان دار کے چار دشمن ہیں: ایمان دار جو اس پر حسد کرتا ہو، منافق جو اُس سے بغض رکھتا ہو ، شیطان جو اُسے گمراہ کرتا ہو، اور کافر جو اُس سے جنگ کرتا ہو (کنز العمال)
۵۰ ما كان ولا يكون إلى يَوْمِ الْقِمَةِ مُؤْمِنِ الَّا وَلَهُ جَارٌ يُؤْذِيهِ ( فرعن على) كنز العمال - ج ۱- ص ۳۷
حدیث نبوی ﷺ
حضرت علی رض سے روایت ہے قیامت تک نہ کوئی ایمان دار ہوا ہے نہ ہوگا مگر اس کا ایک ساتھی بھی ہو گا جو اس کو ایذا دیتا رہتا ہے (کنز العمال ، ج ۱- ص ۳۷)
حدیث نبوی ﷺ
لو كان المؤمن في جحر ضب لقيض الله له فيه من يؤذيه (طس هب عن انس) كنز العمال - ج ۱ - ص ۳۷
حدیث نبوی ﷺ
حضرت انس رض سے مروی ہے اگر کوئی ایمان دار کسی گوہ کے سوراخ میں چھپے تو اللہ اس کے لئے اپنے بارے میں کسی نہ کسی کو مقرر کر دے گا جو اس کو تکلیف پہونچاتا رہے گا۔ (کنز العمال)
باب في التوكل توکل کے بارے میں
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللهِ فَهُوَ حَسْبُهُ - ج ۲۸- الطلاق ع ۱-
آیتِ قرآنی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جو شخص اللہ پر بھروسہ کرے تو وہ اس کے لئے کافی ہے، جو شخص اپنے آپ کو اللہ کے حوالے کر دے وہ اس کے لئے کافی ہے (ج ۲۸- الطلاق)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: وَعَلَى اللهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُؤْمِنُونَ - ج ۴ - ال عمران - ع ۱۶ -
آیتِ قرآنی
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے:
ایمان داروں کو چاہیے کہ خدا ہی پر بھروسہ کریں یا اپنے کام اُسی کے حوالے کریں. ( ج ۴- آل عمران)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : موسی نے کہا اے قوم اگر تم اللہ پر ایمان لائے ہو تو اسی پر بھروسہ بھی کرو اگر تم حقیقت میں ایمان دار ہو. ( ج - ۱۱- يونس)
حدیث نبوی ﷺ
عن عُمر بن الخطاب رضي الله عنهما: قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم - يقول لو انَّكُمْ تَتَوَكَّلُونَ عَلَى اللهِ حَقَّ تَوَكَّلِهِ لَرَزَقَكُمْ كَمَا يَرْزُقُ الطَّيْرَ تَغْدُو خِمَاصًا وَتَرُوحُ بِطَانًا - " (رواه الترمذى و ابن ماجه - مشكوة)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت عمر ابن خطاب رض نے فرمایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا ہے اگر تم اللہ پر جیسا چاہئیے بھروسہ کرو تو جس طرح پرندوں کو رزق دیا جاتا ہے تمہیں بھی دیگا کہ وہ صبح پیٹ خالی نکلتے ہیں اور شام پیٹ بھرے واپس ہوتے ہیں، (ترمذی ، ابن ماجہ ، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه . قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم المو من القوى خيرا واحب الى الله من المؤمن الضعيف وفي كل خير احرص على ما ينفعك واستعن بالله ولا تعجز وان اصابك شئ فلا تقل لواني فعلت كذا كان كذا . ولكن قل قدر الله وما شاء فعل فان "لو" تفتح عمل الشيطان (رواه مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قوی ایمان دار بہتر ہے یا اللہ کو زیادہ پیارا ہے کمزور ایمان دار سے اور ہر ایک میں بہتری ہے۔ اُس چیز پر حرص کرو کہ وہ تمہیں نفع دے اور اللہ سے امداد چاہو عاجز بن کر نہ بیٹھے رہو۔ اور اگر تمہیں کوئی مصیبت پہونچے تو کاش ایسا اگر کرتا تو ایسا ہوتا نہ کہو بلکہ یہ کہو کہ اللہ تعالیٰ نے (یہی) مقرر فرمایا تھا اور اُس نے جو چاہا کیا۔ کیونکہ لفظ کاش شیطان کے لئے راستہ کھول دیتا ہے ۔ (مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضی الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم أيها الناس ! ليس من شَى يقربكم الى الجنة ويباعدكم من النار
۵۲ الاقد امرتكم به . وليس يقربكم من النار و يباعدكم من الجنة - الاقد نهيتكم عنه وان الروح الامين - وفي رواية وان روح القدس نفث في روعي ان نفسا لن تموت حتى تستكمل رزقها " فاتقوا الله واجملوا في الطلب ولا يحملنكم استبطاء الرزق . ان تطلبوه بمعاصى الله - فانه لا يدرك ما عند الله الا بطاعته" (رواه في شرح السنة والبيهقي في شعب الايمان - ايضا -
حدیث نبوی ﷺ
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگو! کوئی چیز جو تمہیں جنت سے قریب کرتی ہو اور آگ سے دور کرتی ہو نہیں مگر یہ کہ میں نے تمہیں اس کا حکم دیدیا ہے اور جو کوئی چیز ایسی نہیں جو تمہیں آگ سے قریب کرتی ہو اور جنت سے دور کرتی ہو مگر میں نے تمہیں اُس سے منع کر دیا اور بے شک روح الامین اور ایک روایت میں ہے بے شک روح القدس نے میرے دل میں پھونک دیا ہے کہ کوئی جان نہ مرے گی یہاں تک کہ اپنا رزق پورا نہ کرلے پس اللہ سے ڈرو اور کسی چیز کے حاصل کرنے میں اچھا طریقہ اختیار کرو اور رزق کا دیر سے حاصل ہونا اللہ کی نافرمانی سے طلب کرنے پر تم کو نہ اُبھارے کیونکہ جو چیز اللہ کے پاس ہے وہ اس کی اطاعت کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتی۔ (بیہقی نے اس کی روایت کی ۔ شعب الایمان)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي ذر رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم - قال الزهادة ليست بتحريم الحلال - ولا اضاعة المال ولكن الزهادة ان لا تكون بما في يديك أوثق بما في يدى الله - وان تكون في ثواب المصيبة اذا انت اصبت بها ارغب فيها لو انها ابقيت لك . (رواه الترمذي وابن ماجه)
حدیث نبوی ﷺ
ابو ذر رض سے روایت ہے اُنھوں نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا حلال کو حرام کر لینا یا مال کو ضائع کرنا زہد نہیں ہے لیکن زہد یہ ہے کہ جو چیز تمہارے ہاتھ میں ہو وہ اُس سے
زیادہ بھروسہ کے قابل نہ ہو، جو اللہ کے ہاتھ میں ہے ۔ جب تمہیں کوئی مصیبت آئے تو اس مصیبت کے ثواب پر تم اتنے راغب رہو کہ کاش وہ (اور چند دن) تمہارے پاس رہتی ۔ (ترمذی اور ابن ماجہ نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
وعن انس رضي الله عنه قال كان اخوان على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم فكان احدهما ياتي النبي صلى الله عليه وسلم والآخر يحترف فشكا المحترف اخاه للنبي صلى الله عليه وسلم فقال لعلك ترزق به (رواه الترمذي)
حدیث نبوی ﷺ
اور حضرت انس رض سے روایت ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں دو بھائی تھے اُن میں کا ایک تو حضرت کے پاس آیا کرتا تھا اور دوسرا کوئی پیشہ کیا کرتا تھا۔ پیشہ کرنے والے نے اپنے بھائی کی نبی صلعم کے پاس شکایت کی تو آپ نے فرمایا ممکن ہے تجھ کو اُسی کی وجہ سے رزق دیا جاتا ہے ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي ذر رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم - قال اني اعلم اية لو اخذ الناس لكفتهم "ومن يتق الله يجعل له مخرجا ويرزقه من حيث لا يحتسب" (رواه احمد و ابن ماجه - والدارمي)
حدیث نبوی ﷺ
ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلعم نے میں ایک آیت جانتا ہوں اگر لوگ اسے پکڑیں تو وہ اُنھیں کافی ہو جائے "ومن يتق الله يجعل له مخرجا ويرزقه من حيث لا يحتسب" (احمد، ابن ماجہ اور دارمی نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضي الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " يدخل الجنة من امتى سبعون الفا بغير حساب . هم الذين لا يسترقون ولا يتطيرون . وعلى ربهم يتوكلون " متفق عليه - مشكوة - ص ۲۵۴
حدیث نبوی ﷺ
ابن عباس رض سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے میری امت میں کے
۵۴ ستر ہزار آدمی بغیر حساب کے داخل ہونگے اور وہ وہ لوگ ہوں گے جو کوئی چھو منتر نہ کرتے ہیں اور نہ بد فالی لیتے ہیں بلکہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں۔ متفق علیہ مشکوۃ
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضی الله عنهما. قال خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم يوما فقال عرضت على الامم فجعل يمر النبي ومعه الرجل. والنبي ومعه الرجلان والنبي ومعه الرهط . والنبي وليس معه احد - فرايت سوادا كثيرا سد الافق فقيل لهولاء امتك ومع هؤلاء سبعون الفا قدامهم يدخلون الجنة بغير حساب - هم الذين لا يتطيرون. ولا يسترقون ولا يكتوون . وعلى ربهم يتوكلون " فقام عكاشة بن محصن . فقال ادع الله ان يجعلني منهم قال اللهم اجعله منهم ثم قام رجل فقال - ادع الله ان يجعلني منهم فقال سبقك بها عكاشة " متفق عليه مشكوة - ص ۴۵۴
ابن عباس رض سے مروی ہے فرمایا ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے تو فرمایا میرے آگے اُمتیں پیش کی گئیں ۔ ایک نبی گزرنے لگا اور اس کے ساتھ ایک ہی شخص تھا اور ایک نبی کے ساتھ دو شخص تھے اور ایک نبی کے ساتھ ایک جماعت تھی اور ایک نبی کے ساتھ کوئی نہ تھا پھر میں نے بڑے گروہ کو دیکھا تو میں نے اُمید کی کہ میری امت ہو تو کہا گیا کہ یہ موسیٰ ہیں اپنی قوم میں پھر مجھ سے کہا گیا دیکھو تو پھر میں نے ایک بڑے گروہ کو دیکھا جس نے آسمان تک کے کناروں کو بھر دیا ہے پھر مجھ سے کہا گیا دیکھو ادھر اُدھر تو میں نے ایک بڑے مجمع کو دیکھا جو تمام آفاق کو گھیر لیا ہے تو مجھ سے کہا گیا یہ تمہاری امت ہے اور ان کے ساتھ ستر ہزار اُن سے پہلے ہیں جو جنت میں بغیر حساب داخل ہونگے وہ وہ ہونگے جو نہ بدفالی لیتے ہوں گے اور نہ تعویذ گنڈے کرتے ہوں گے اور نہ داغ لیتے ہوں گے بلکہ اپنے پروردگار پر بھروسہ کرتے ہیں تو عکاشہ بن محصن کھڑے ہو گئے اور عرض کیا اللہ سے دعا کیجیے کہ مجھے انہی میں سے کر دے ۔ تو آپ نے فرمایا اللہ اس کو انہی میں سے کر دے۔
۵۵ پھر ایک شخص کھڑا ہوا اور کہا اللہ سے دعا کیجئے کہ مجھے بھی انہی میں سے کرے تو آپ نے فرمایا عکاشہ اس کے متعلق تم سے بڑھ چکے ہیں ۔ (متفق علیہ مشکواۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه - قال قال رجل لرسول الله صلى الله عليه وسلم اعقلها واتوكل او اطلقها واتوكل - قال اعقلها وتوكل (اخرجه الترمذى)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، ایک شخص نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا کہ اونٹنی کا پیر باندھ کر تو کل کروں یا اس کو چھوڑ دے کر تو کل کروں تو فرمایا پاؤں باندھ دے اور تو کل کر۔ (ترمذی)
في الاخلاص وترك الرياء والسمعة
آیتِ قرآنی
قال الله تبارك وتعالى - وَما أَمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حنفاء - ج - ٣٠ - البينه - ع - ۱ -
اخلاص کرنے اور شہرت کے کاموں کو ترک کر نیکے بیان میں اللہ تعالی نے فرمایا انہیں صرف اس بات کا حکم دیاگیا تھا کہ اللہ کی عبادت یکسو ہو کر کریں اس طرح کہ دین خالص اُسی کے لئے ہو ۔ ( ج - ۳۰ - البینہ )
قال الله تعالى - كَالَّذِي يُنْفِقُ مَا لَهُ رِئَاءَ النَّاسِ وَلَا يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ فَمَثَلُهُ كَمَثَلِ صَفْوَانٍ عَلَيْهِ تُرَابٌ فَأَصَابَهُ وَابِلٌ فَتَرَكَهُ صَلْدًا لَّا يَقْدِرُونَ عَلَى شَيْءٍ مِمَّا كَسَبُوا وَاللَّهُ لَا يَهْدِى الْقَوْمَ الْكَافِرِينَ . ( ج ۳ - البقرة - ع ۲۶) اللہ تعالی نے فرمایا (ایمان والو اپنے صدقات کو احسان دھر کر اور تکلیف پہونچا کر
۵۶ باطل نہ کرو اس شخص کی طرح جو اپنا مال صرف لوگوں کے دکھانے کے لئے خرچ کرتا ہے۔ اور اللہ اور آخرت کے دن پر ایمان نہیں رکھتا تو اس کی مثال ایک چٹان کی سی ہے جس پر کچھ مٹی جمی ہوئی ہوں اور اس پر زور دار بارش ہوئی ہو پس اس کو صاف کر چھوڑا ہو جو کچھ انھوں نے کمایا اس میں سے کسی چیز پر بھی قدرت نہیں رکھتے اور اللہ کافر قوم کو سیدھی راہ نہیں بتاتا. ( ج ٣ - البقرہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الله لا ينظر إلى صوركم واموالكم، ولكن ينظر الى قلوبكم واعمالكم رواه مسلم - مشکوة - ص ۴۵۲
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالی نہیں دیکھتا تمہاری صورتوں کو اور تمہارے مالوں کو بلکہ وہ تمہارے دلوں اور تمہارے کاموں کو دیکھتا ہے ۔ (کام کیسے ہیں اور نیت کیا ہے) (مسلم مشکوة)
حدیث نبوی ﷺ
عن جندب ابی ذر رضی الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من سمع سمع الله به .
جندب رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس نے دوسروں کو سنانے کے لئے کام کیا ہے تو اللہ بھی اُس کی بدنامی سنائیگا اور جو دکھاوے کے لئے کام کریگا۔ اللہ تعالٰی (اس کے عیوب) دوسروں کو دکھائیگا ۔
حدیث نبوی ﷺ
وعنه قال قيل لرسول الله صلى الله عليه وسلم ارايت الرجل يعمل العمل من الخير. ويحمده الناس عليه . وفي رواية ويحبه الناس عليه. قال تلك عاجل بشرى المؤمن - (رواه مسلم) -
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا گیا کیا خیال فرماتے ہیں آپ اس شخص کے متعلق جو کوئی نیک کام کرتا ہے اور لوگ اس پر اس کی تعریف کرتے ہیں اور ایک روایت
۵۷ میں ہے کہ لوگ اُس کی وجہ سے اُس سے محبت کرتے ہیں تو فرمایا وہ تو ایمان دار کے لئے نقد بشارت ہے ۔ (مسلم)
حدیث نبوی ﷺ
عن عبد الله بن عمرو رضی الله عنهما انه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم " يقول من سمع الناس بعمله سمع الله به - اسامع خلقه وحقره وصغره (رواه البيهقي في شعب الايمان)
عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہما سے مروی ہے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ فرماتے تھے جس نے اپنے اعمال لوگوں کو سنائے اللہ بھی اس کو اس کی وجہ سے مخلوق کے کانوں تک اُس کی برائیاں پہونچائیگا اور اُس کو حقیر اور ذلیل کرے گا۔ (بیہقی شعب الایمان)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه قال قلت يا رسول الله صلى الله عليه وسلم بينا انا في بيتي في مصلاتي اذ دخل على رجل فاعجبتنى الحال التي راني عليها - فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم يرحمك الله يا أبا هريرة! لك اجران . اجر السر واجر العلانية " (رواه الترمذي. وقال هذا حديث حسن غريب)
ابو ہریرہ رضہ سے مروی ہے انھوں نے عرض کی اے اللہ کے رسول اس حال میں کہ میں اپنے گھر میں اپنی جائے نماز پر ہوتا ہوں یکایک میرے پاس کوئی شخص آتا ہے تو وہ حالت مجھے اچھی معلوم ہوتی ہے جس حالت میں اُس نے مجھے دیکھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اے ابو ہریرہ اللہ تجھ پر رحم کرے تیرے لئے دو اجر ہیں چھپی عبادت اور علانیہ عبادت کا۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال النبي صلى الله عليه وسلم - ان لكل شيء شرة. ولكل شرة فترة . فإن صاحبها سدد و قارب فارجوه - وان اشير اليه بالاصابع فلا تعدوه " (رواه الترمذى)
۵۸ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ہر چیز کے لئے ایک تیزی ہے اور ہر تیزی کے بعد ایک وقفہ ہے پھر اگر وہ تیزی والا شخص سیدھی راہ پر رہا اور قریب قریب رہا تو مجھے اُس سے امید ہے (سیدھی راہ پر ہونے کی) اور اگر اُس کی جانب انگلیوں سے اشارے ہونے لگیں تو اس کو کسی شمار میں نہ سمجھو ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " ان العبد اذا صلى في العلانية - فاحسن وصلى في السر فاحسن قال الله تعالى هذا عبدي حقا" (رواه ابن ماجة)
ابو ہریرہ رضہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شک بندہ جب علانیہ طور پر نماز پڑھا اور اچھی طور پر پڑھا اور پھر خلوت میں پڑھا اور اچھی طور پر پڑھا تو اللہ فرماتا ہے یہ میرا سچا بندہ ہے (ابن ماجہ نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن شداد بن اوس رضی الله عنه - انه بكى فقيل له ما يبكيك. قال شيئ سمعت من رسول الله صلى الله عليه وسلم - يقول فذكرته - فابكاني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : اتخوف على امتى الشرك والشهوة الخفية" قال قلت يا رسول الله ! اتشرك امتك من بعدك - قال " نعم اما انهم لا يعبدون شمسا و لا قمرا ولا حجرا ولا وثنا. ولكن يراؤن باعمالهم والشهوة الخفية ان يصبح احدهم صائماً فتعرض له شهوة من شهواته فيترك صومه - رواه احمد والبيهقي في شعب الايمان)
شداد بن اوس رضہ سے مروی ہے کہ وہ رو رہے تھے تو اُن سے کہا گیا تم کیوں رو رہے ہو انھوں نے کہا ایک چیز میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنی تھی میں نے اُس کو یاد کیا اور اس نے مجھے رلایا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا تھا میں اپنی امت پر شرک اور چھپی ہوئی خواہش سے ڈرتا ہوں۔ شداد
۵۹ نے کہا میں نے کہا یا رسول اللہ کیا آپ کی امت آپ کے بعد شرک کرنے لگے گی فرمایا ہاں لیکن وہ نہ آفتاب کو پوجیں گے نہ چاند کو نہ پتھر کو نہ بت کو لیکن اپنے اعمال سے ریا کاری کریں گے اور چھپی خواہش یہ ہے کہ کوئی شخص روزے کی حالت میں صبح کرے پھر اس کی خواہشات میں سے کوئی خواہش عارضی ہو تو اپنا روزہ توڑ دے (چھوڑ دے) (بیہقی اور احمد نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابي سعيد الخدري رضي الله عنه قال خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم ونحن نتذاكر المسيح الدجال فقال الا اخبركم بما هو اخوف عليكم عندي من المسيح الدجال فقال الا اخبركم بما هو اخوف عليكم عندي من المسيح الدجال فقلنا بلى يا رسول الله! قال الشرك الخفي ان يقوم الرجل فيصلي فيزيد صلاته لما يرى من نظر رجل (رواه ابن ماجة - ايضا)
حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا ایک روز نبی صلی اللہ علیہ و سلم باہر تشریف لائے اور ہم مسیح الدجال کا ذکر کر رہے تھے تو فرمایا کیا تمہیں ایسی چیز نہ بتاؤں جو میرے خیال میں تم پر مسیح الدجال سے زیادہ خوفناک ہے۔ پھر فرمایا کیا تمہیں نہ خبر دوں جو میرے خیال میں تم پر مسیح الدجال سے زیادہ خوفناک ہے تو ہم نے عرض کیا کیوں نہیں؟ یا رسول الله! فرمایا شرک خفی اور وہ یہ کہ آدمی نماز پڑھنے کے لئے کھڑا ہو اور اپنی نماز میں اضافہ کرے اس وجہ سے کہ کوئی شخص دیکھ رہا ہے ۔ (ابن ماجہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن محمود بن لبيد رضي الله عنهما ان النبي صلى الله عليه وسلم - قال ان اخوف ما اخاف عليكم الشرك الأصغر - قالوا يا رسول الله - وما الشرك الاصغر - قال الرياء - رواه احمد وزاد البيهقي في شعب الايمان . يقول الله لهم يوم يجازي العباد با عمالهم اذهبوا الى الذين كنتم تراون في الدنيا
۶۰ فانظروا هل تجدون عندهم جزاء وخيراً (احمد، بيهقي) محمود بن لبید رضی اللہ عنہما سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے زیادہ خوفناک چیز جس سے میں تم پر ڈرتا ہوں وہ شرک اصغر ہے لوگوں نے عرض کیا یا رسول اللہ شرک اصغر کیا ہے؟ فرمایا ریاکاری۔ (احمد) اور بیہقی نے شعب الایمان میں یہ زیادہ کیا ہے کہ اللہ تعالیٰ فرمائے گا جس روز بندوں کو اُن کے اعمال کا بدلہ دیا جائیگا کہ جاؤ اُن کے پاس جن کے لئے تم دنیا میں ریاکاری کرتے تھے اور دیکھو کیا ان کے پاس بدلہ اور خیر پاتے ہو۔
باب في الرضا بالقضاء قضا و قدر پر راضی رہنے کے بارے میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے اطمینان والی جان اپنے پروردگار کی طرف اس طرح لوٹ کہ تو اس سے راضی وہ تجھ سے راضی پھر داخل ہو میرے نیک بندوں میں اور داخل ہو میری جنت میں ۔ ( ج ۳۰ - الفجر)
قال الله تعالى: مَا أَصَابَ مِنْ مُصِيبَةٍ إِلَّا بِإِذْنِ اللَّهِ وَمَنْ يُؤْمِنْ بِاللَّهِ يَهْدِ قَلْبَهُ وَاللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ (ج - ۲۸ - التغابن - ع ۲) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: کوئی مصیبت نہیں پہونچتی مگر اللہ کے حکم سے اور جو اللہ پر ایمان لائے وہ اُس کے دل کو راہ بتاتا ہے اور اللہ ہر چیز کا جاننے والا ہے ۔ ( ج ۲۸ - التغابن)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضی الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ان عظم الجزاء مع عظم البلاء، وان الله اذا احب قوماً ابتلاهم، فمن رضي فله الرضا، ومن سخط فله السخط". (رواه الترمذي)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: بڑی جزا بڑی آزمائش کے ساتھ ہے اور جب اللہ تعالیٰ کسی قوم سے محبت کرتا ہے تو ان کو آزمائش میں ڈالتا ہے، پھر جو راضی رہا اُس کے لئے اللہ کی رضا ہے اور جو ناراض ہوا اُس کے لئے ناراضگی ہے۔ (ترمذی)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا اے اطمینان والی جان اپنے پروردگار کی طرف لوٹ تو راضی اور وہ تجھ سے راضی کی ہوئی۔ میرے بندوں میں داخل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا (ج ۳۰ - الفجر) وقال الله تعالى - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ (ج ۳۰ - البينة) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللہ ان سے راضی ہو گیا اور وہ اس سے راضی ہو گئے ۔ یہ حالت اس شخص کے لئے ہے جو اپنے پروردگار سے ڈرتا ہو. ( ج - ۳۰ ۔ البینۃ)
الايمان بالقدر يذهب الهم والحزن (ك في تاريخه والقاضي عن ابي هريرة) كنز العمال. ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے، فرمایا " تقدیر پر ایمان فکر و غم کو دور کر دیتا ہے۔ (کنز العمال)
في الحديث القدسي وقال الله تعالى - من لم يرض بقضائي ولم يصبر على بلائي فليلتمس ربا سواى - (هب عن انس كنز ايضاً). حضرت انس رض سے مروی ہے (حدیث قدسی میں ہے) اللہ تعالیٰ نے فرمایا جو میرے فیصلے پر راضی نہیں ہوا اور میری آزمائشوں پر صبر نہیں کیا تو اس کو چاہیے کہ میرے سوا کوئی اور رب تلاش کرلے ۔ (کنز العمال)
القدر سر الله، من لم يؤمن بالقدر خيره وشره فانا بريء منه (ع عن ابي هريرة) كنز. ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے " تقدیر اللہ کا ایک راز ہے، بھلائی برائی تقدیر سے ہوتی ہے اس پر جو ایمان نہ رکھے اُس سے میں بری ہوں۔ (کنز العمال) القدر نظام التوحيد فمن وحد الله وامن بالقدر فقد استمسك
۶۲ بالعروة الوثقى ومن وحد الله وكذب بالقدر فقد نقض توحيده (طبراني عن ابن عباس - كنز العمال - ج ۱ ص ۳۸۶) تقدیر توحید کا نظام ہے پس جس نے اللہ کو ایک مانا اور تقدیر پر ایمان لایا تو اس نے مضبوط رسی پکڑ لی اور جس نے اللہ کو ایک مانا اور تقدیر کو جھٹلایا تو اس نے اپنی توحید کو توڑ دیا ۔ (طبرانی عن ابن عباس، کنز العمال)
باب فضل الفقراء والمساكين وما كان عليه النبي صلى الله عليه وسلم واصحابه فقیروں اور مسکینوں کی فضیلت اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے صحابہ کے فقر کے بیان میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اور آپ روکے رکھئے اپنے آپ کو اُن لوگوں کے ساتھ جو اپنے پروردگار کو پکارتے ہیں صبح اور شام اس کی رضا کے طالب ہیں اور آپ کی آنکھیں ان سے نہ پھریں کہ آپ دنیاوی زندگی کی زینت چاہنے لگیں اور اس شخص کی اطاعت نہ کیجئے جس کے دل کو ہم نے اپنی یاد سے غافل کر دیا اور اس نے اپنی خواہش کی پیروی کی اور اس کا معاملہ حد سے بڑھا ہوا ہے۔ ( ج ۱۵ - الکہف)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "رب اشعث اغبر مدفوع بالابواب لو اقسم على الله لابره". (رواه مسلم - مشكوة ص ۴۶۶)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے: بہت سے بکھرے بالوں والے گرد آلود جن کو دروازوں سے دھکے دیئے جاتے ہیں، اگر وہ اللہ پر قسم کھا بیٹھیں تو اللہ ان کی قسم کو سچا کر دے۔ (مسلم مشکوٰۃ)
۶۳ عن مصعب بن سعد قال رأى سعد ان له فضلاً على من دونه، فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "هل تنصرون وترزقون الا بضعفائكم؟" (رواه البخاري - مشكوة ص ۴۶۶) مصعب بن سعد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا سعد نے سمجھا کہ ان کو فضیلت ہے اُن سے نیچے درجوں والوں پر تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تمہیں مدد اور رزق تمہارے کمزوروں ہی کی وجہ سے (وسیلے سے) نہیں ملتا؟ (بخاری، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن اسامة بن زيد رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "قمت على باب الجنة فكان عامة من دخلها المساكين، واصحاب الجد محبوسون، غير ان اصحاب النار قد امر بهم الى النار، وقمت على باب النار فاذا عامة من دخلها النساء". (متفق عليه)
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں جنت کے دروازے پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس میں داخل ہونے والے عام لوگ مسکین ہیں اور دولت و ثروت والے لوگ روکے گئے ہیں، بجز اس کے کہ دوزخیوں کو دوزخ کی طرف لے جانے کا حکم دیدیا گیا، اور میں دوزخ کے دروازے پر کھڑا ہوا تو دیکھا کہ اس میں داخل ہونے والے عام طور پر عورتیں ہیں۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن عبد الله بن عمرو قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ان فقراء المهاجرين يسبقون الاغنياء يوم القيامة الى الجنة باربعين خريفاً". (رواه مسلم - مشكوة ص ۴۶۶)
حضرت عبد اللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ مہاجر فقراء آگے بڑھ جائیں گے مالداروں سے قیامت کے روز جنت کی جانب چالیس سال پہلے۔ (مسلم، مشکوٰۃ)
وعن سهل بن سعد رضي الله عنه - قال مر رجل على رسول الله صلى الله عليه وسلم - فقال الرجل عنده جالس ما رايك في هذا فقال رجل من اشراف الناس - هذا - والله حرى ان خطب ان ينكح وان شفع ان يشفع قال فسكت رسول الله صلى الله عليه وسلم - ثم مر رجل - فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم " ما رايك في هذا " فقال. يارسول الله هذا رجل من فقراء المسلمين. هذا حرى ان خطب ان لا ينكح وان شفع ان لا يشفع وان قال ان لا يسمع لقوله . فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم هذا خير من ملء الارض مثل هذا - متفق عليه - مشكوة - ص ۴۴۷
سہل ابن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایک شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے گزرا تو ایک شخص سے جو آپ کے پاس بیٹھا ہوا تھا آپ نے فرمایا اس شخص کے بارے میں تمہاری کیا رائے ہے تو اُس شخص نے کہا شریف لوگوں میں سے شریف ترین آدمی ہے اور خدا کی قسم وہ اس قابل ہے کہ اگر کسی کو پیام دے تو اُس سے نکاح کر دیا جائے اور سفارش کرے تو اس کی سفارش قبول کی جائے۔ راوی نے کہا کہ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم خاموش ہو گئے پھر ایک شخص گزرا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس شخص سے فرمایا اس شخص کے متعلق تمہاری کیا رائے ہے انھوں نے کہا یا رسول اللہ یہ شخص مسلمانوں میں کے فقیروں میں سے ہے یہ اس قابل ہے کہ اگر پیام دے تو اس سے نکاح نہ کیا جائے اور اگر وہ سفارش کرے تو اس کی سفارش نہ سنی جائے اور اگر وہ کچھ بات کہے تو اُس کی بات ہی کو نہ سنا جائے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ شخص بہ نسبت اُس کے اس جیسے زمین پر لوگوں سے بہتر ہے۔ (متفق علیہ مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابى هريرة رضي الله عنه - قال لقد رايت سبعين من اصحاب الصفة ما منهم رجل عليه رداء - أما ازار و اما كساء - قد ربطوا في اعناقهم فمنها ما يبلغ نصف الساقين ومنها ما يبلغ الكعبين فيجمعه بيده كراهية ان ترى عورته - رواه البخاري
۶۵ الصفة ما منهم رجل عليه رداء - أما ازار و اما كساء - قد ربطوا في اعناقهم فمنها ما يبلغ نصف الساقين. ومنها ما يبلغ الكعبين فيجمعه بيده كراهية ان ترى عورته - رواه البخاري مشكوة - ص ۴۴۶ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انھوں نے فرمایا کہ میں نے اصحاب صفہ میں سے ایسے ستر آدمیوں کو دیکھا ہے جن پر صرف ایک چادر تھی یا تو اس کو تہبند سمجھ لو یا اوڑھنے کی چادر سمجھ لو وہ اپنی گردنوں میں باندھ لیتے تھے اُن چادروں میں سے بعض تو ایسی تھیں جو آدھی پنڈلی تک پہونچتی تھیں اور بعض ایسی تھیں جو ٹخنوں تک پہونچتی تھیں پس وہ اپنے ہاتھ سے سمیٹ لیا کرتے تھے کہ ستر نہ دیکھا جائے ۔ (بخاری، مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يدخل الفقراء الجنة قبل الاغنياء بخمس مائة عام نصف يوم " رواه الترمذي - مشكوة - ص ۴۴۷
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جنت میں فقیر داخل ہونگے مالداروں سے پانچ سو سال پہلے جو آدھا دن ہے۔ (ترمذی مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه ان النبي صلى الله عليه وسلم قال اللهم احينى مسكينا - وتوفني مسكينا واحشرني في زمرة المساكين ، فقالت عائشة رضي الله عنها - لم يا رسول الله - قال انهم يدخلون الجنة قبل اغنيائهم باربعين خريفاً يا عائشة لا تردي المسكين ولو بشق تمرة . يا عائشة احبي المساكين وقربيهم فان الله يقربك يوم القيمة - (رواه الترمذي والبيهقي في شعب الايمان - مشكوة - ص ۴۴۷)
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اے اللہ مجھے مسکین ہی زندہ رکھ اور مسکینی حالت میں موت دے اور مسکینوں ہی کے گروہ میں میرا حشر فرما
۶۶ تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کیا اے اللہ کے رسول ایسا کیوں؟ تو فرمایا اس لئے کہ وہ اپنے مالداروں سے چالیس سال پہلے جنت میں داخل ہونگے، اے عائشہ کسی مسکین کو خالی ہاتھ نہ پھیرو اگرچہ کھجور کا ایک ٹکڑا ہی ہو، اے عائشہ مسکینوں سے محبت رکھو اور ان کو اپنے قریب جگہ دو تاکہ اللہ تعالیٰ قیامت کے دن تم کو اپنا قرب عطا فرمائے۔ (ترمذی اور بیہقی شعب الایمان)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي الدرداء رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: "ابغوني الضعفاء، فانما ترزقون وتنصرون بضعفائكم". (رواه ابو داود والترمذي والنسائي - مشكوة ص ۴۴۸)
حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کمزوروں میں میری تلاش کرو کیونکہ تمہیں تمہارے کمزوروں ہی کے وسیلے سے رزق دیا جاتا ہے اور مدد کی جاتی ہے۔ (ابو داؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عن على رضى الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم من رضى من الله باليسير من الرزق رضى الله منه بالقليل من العمل - مشكوة - ص ۴۴۹
حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شخص تھوڑے سے رزق پر اللہ سے راضی ہو گیا تو اللہ اس کے تھوڑے سے عمل پر بھی راضی ہو گیا۔ (مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي طلحة رضى الله عنه - قال شكونا الى رسول الله صلى الله عليه وسلم الجوع فرفعنا عن بطوننا عن حجر حجر فرفع رسول الله صلى الله عليه وسلم عن بطنه عن حجرين - (رواه الترمذى - مشكوة - ص ۴۴۸) ابو طلحہ رض نے کہا ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے بھوک کی شکایت کی اور اپنے پیٹوں پر سے کپڑا اٹھا کر ایک ایک پتھر کو دکھلایا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے شکم مبارک سے کپڑا اٹھا کر دو پتھر دکھائے ۔ (ترمذی مشکوٰۃ) عن ابى ذر رضی الله عنه قال امرني خليلي بسبع - امرني بحب المساكين والدنو
۶۷ منهم وامرني ان انظر الى من هو دوني ولا انظر الى من هو فوقي وامرني ان اصل الرحم وان ادبرت . وامرني ان اكثر من قول لا حول ولا قوة الا بالله . فانهن من كنز تحت العرش - (رواه احمد - مشكوة - ص ۴۴۹) ابوذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے انھوں نے کہا کہ میرے محبوب نے مجھے سات چیزوں کا حکم دیا آپ نے مجھے مسکینوں کی محبت اور ان سے نزدیک رہنے کا حکم فرمایا اور حکم دیا کہ میں اُس شخص کو دیکھوں جو مجھ سے کم تر درجہ کا ہے اور اس شخص کی طرف نہ دیکھوں جو مجھ سے اوپر درجہ کا ہے اور مجھے آپ نے حکم فرمایا کہ قرابت داروں سے سلوک کرتا رہوں اگر چیکہ وہ میری طرف پیٹھ کریں اور آپ نے مجھے حکم دیا کہ لاحول ولا قوۃ الا بالله بہت زیادہ پڑھا کروں کیونکہ وہ عرش کے نیچے کے خزانہ میں کا ہے۔
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ بن جبل رضي الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم لما بعث به إلى اليمين قال : اياك والتنعم فان عباد الله ليسوا بالمتنعمين - (رواه احمد مشكوة ص ۴۴۹)
حضرت معاذ بن جبل سے مروی ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب انھیں یمن کی جانب روانہ فرمایا تو فرمایا تم اپنے کو عیش و تنعم کی زندگی سے بچاؤ کیونکہ اللہ کے نیک بندے عیش و تنعم میں نہیں رہا کرتے۔ معاذ بن جبل نے اس کی روایت کی ۔ (احمد نے روایت کی، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن عمران بن حصين قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الله يحب عبده المؤمن الفقير المتعفف ابا العيال " (رواه ابن ماجة مشكوة ص ۴۴۸)
عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ اپنے ایسے ایماندار بندے سے محبت رکھتا ہے جو فقیر ہو، سوال سے بچنے والا ہو اور عیال دار (بچوں والا) ہو۔ (ابن ماجہ نے روایت کی، مشکوٰۃ)
في الاستقامة
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى . فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ - ج - ۱۲ - هود - ع - ۱۰
استقامت کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہیں جس طرح حکم دیا گیا ہے اس طرح سیدھے جمے رہو۔ (ج - ۱۲ - ہود)
قال الله تعالى - إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنْتُمْ تُوعَدُونَ نَحْنُ أَوْلِيَاؤُكُمْ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَحِيمٍ - (ج - ۲۴ - حم سجدة - ع ۴) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے " بے شک جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا پروردگار اللہ ہے پھر اس پر جمے رہے تو ان پر فرشتے اُترتے ہیں کہ تم نہ ڈرو اور نہ غم کھاؤ اور جنت کی خوشخبری سے خوش ہو جس کا تم سے وعدہ کیا جاتا رہا ہے ہم تمہارے دوست ہیں دنیوی زندگی میں بھی اور آخرت میں بھی اور تمہارے لئے اس میں وہ چیزیں ہیں جس کو تمہارے نفس چاہتے ہیں اور تمہارے لئے اُس میں وہ ہے جن کا تم حق جتاتے ہو ۔ یہ بخشنے والے اور رحم کرنے والے کی طرف سے مہمانی ہے ۔ (ج - ۲۴ - حم سجدہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن سفيان بن عبد الله الثقفى رضى الله عنهما - قال قلت يا رسول الله ! قل لى فى الاسلام قولا - لا أسأل عنه احدا بعدك. وفي رواية قل في غيرك قال امنت بالله ثم استقم" (رواه مسلم)
سفیان بن عبد اللہ ثقفی سے مروی ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ اسلام کے بارے میں مجھے ایسی بات بتائیے کہ آپ کے بعد پھر کسی سے
۶۹ اس کے متعلق نہ پوچھوں اور ایک روایت میں ہے آپ کے غیر سے نہ پوچھوں تو فرمایا میں اللہ پر ایمان لایا کہہ اور اس پر جما رہ ۔ (مسلم)
باب فِي مَعِيَّةِ الصَّلَحَاءِ
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى - يايُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ - ج ۱۱ - توبة ع ۱۵ -
نیکوں کی ہم نشینی (ساتھ داری) کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ایمان والو اللہ سے ڈرو اور سچوں کے ساتھ رہو۔ (ج - ۱۱ - توبہ) وقال الله تعالى - وَمَا كَانَ اللهُ لِيُعَذِّ بَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ(ج ۹ - الانفال - ع - ۴) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اللہ ایسا نہیں کہ آپ اُن میں ہوں اور انھیں عذاب دے۔ ( ج - ۹ - الانفال)
الارواح جنود مجندة فما تعارف منها ايتلف وما تناكر منها اختلف - (خ عن عائشة رضى الله عنها - حم م رد عن ابي هريرة) كنز العمال - ج ۵ ص ۳ ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے اور حضرت عائشہ رض سے مروی ہے۔ ارواح صف بستہ لشکر ہیں جن کے آپس میں وہاں (عالم ارواح میں) تعارف ہوگیا (یہاں آکر بھی وہ) اُس سے متحد رہا اور جنھوں نے وہاں آپس میں تعارف نہیں کیا یہاں بھی وہ ایک دوسرے سے مختلف رہیں گے ۔ (کنز العمال)
۷۰ اذا رضى الرجل عمل الرجل وهديه وسمته فانه مثله (ابن النجار والرافعي عن ابى هريرة ) كنز ج ۵ - ص ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا جب کوئی شخص کسی شخص کے کام سے اور اس کی چال ڈھال اور شکل وہیت سے راضی ہو گیا تو وہ اسی کے جیسا ہے۔ (کنز العمال)
ان الله يستحي ان يغفر لقوم وفيهم رجل ليس منهم الا غفر له معهم (ابو الشيخ في الثواب عن ابي سعيد) كنز ج - ۵ - ص ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اللہ تعالیٰ اس بات سے شرماتا ہے کہ کسی گروہ کو بخش دیں اور ان میں کوئی ایسا شخص بھی ہو جو ان میں کا نہ ہو مگر یہ کہ اس کو بھی ان کے ساتھ ہی بخشے۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه في حديث فضيلة الذكر قال رسول الله صلى الله عليه وسلم فيقول ملك منهم فلان عبد خطاء ليس منهم انما مر لحاجة فجلس فيقول - وله قد غفرت هم قوم لا يشقى جليسهم (اخرجه الشيخان - والترمذى)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ذکر کی فضیلت کی حدیث میں رسول اللہ صلعم نے فرمایا فرشتہ کہے گا ان میں فلاں شخص بھی ہے جو خطاکار ہے اور ان میں کا نہیں ہے وہ صرف کسی ضرورت سے اُدھر گزرا اور بیٹھ گیا تو فرمایا میں نے اس کو بھی بخش دیا۔ وہ ایسے لوگ ہیں کہ اُن کا ہم نشین کبھی بد نصیب نہیں رہ سکتا۔ (شیخان نے روایت کی ۔ ترمذی)
مثل الجليس الصالح والجليس السوء كمثل المسك وكير الحداد لا يعدمك من صاحب المسك اما تشتريه او تجد ريحه وكير الحداد يحرق بيتك او ثوبك او تجد منه ريحا خبيثة - (البخاري عن ابي موسى) كنز العمال - جلد (۵) ص
۷۱ ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے نیک ہم نشین اور برے ہم نشین کی مثال مشک والے کے اور لوہار کی بھٹی کے جیسی ہے۔ مشک والے سے تجھے بدنصیبی نہ ہوگی یا تو اس کو خریدے گا یا اس کی مہک پائے گا اور لوہار کی بھٹی تیرا گھر جلا دے گی یا تیرے کپڑے یا تو اس کی بدبو کو پالے گا۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضی الله عنه قال كاني انظر الى رسول الله صلى الله عليه وسلم يحكى نبيا من الانبياء ضربه قومه فا دموه - وهو يمسح الدم عن وجهه وهو يقول اللهم اغفر القومى فانهم لا يعلمون (متفق عليه مشكوة - ص ۵۳۶)
ابن مسعود رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے انھوں نے کہا۔ گویا میں دیکھ رہا ہوں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نبیوں میں سے ایک نبی کی تمثیل فرما رہے تھے جس کو اس کی قوم نے مارا اور اس کو خون آلود کر دیا اور وہ خون اپنے چہرے سے پونچھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں یا اللہ میری قوم کو بخش دے کیونکہ وہ جانتے نہیں ۔ (متفق علیہ مشکواۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضی الله عنهما - قال قال رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم اما موسى فكانى انظر اليه اذا انحدر في الوادي" (تجريد البخاري ج 1 - ص ۲۱۶)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے لیکن موسیٰ گویا میں انھیں دیکھ رہا ہوں جب کہ وہ وادی میں اُتر رہے ہیں۔ (تجرید البخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن الحسن بن علي رضی الله عنها - قال سالت خالي هند بن ابى هالة وكان وصافا عن حلية رسول الله صلى الله عليه وسلم - وانا اشتهى ان يصف لى شيئا اتعلق به فقال فكان رسول الله صلى الله عليه وسلم فخما مفخما يتلالو وجهه تلالو القمر ليلة البدر (شمائل الترمذى)
حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے آپ نے فرمایا کہ میں نے اپنے ماموں ہند ابن ابی ہالہ سے پوچھا اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ خوب بیان کرنے والے تھے اور
۷۲ میں چاہتا تھا کہ مجھ سے وہ کچھ بیان کریں کہ میں اس سے تعلق پیدا کر لوں ۔ تو انھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم با عظمت و جلال تھے اور آپ کا چہرہ چودھویں رات کے چاند کی طرح چمکتا تھا۔ (شمائل ترمذی)۔
بابُ فِي الحُب في اللهِ وَالْبُغْضُ في الله قَالَ الله تبارك وتعالى مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ وَالَّذِينَ مَعَهُ أَشِدَّاءُ عَلَى الكُفَّارِ رُحَمَاء بَيْنَهُم - ج - ۲۶ - الفتح - ع ۴ - اللہ کیلئے محبت اور اللہ کیلئے غصہ نفرت کرنیکے بیان میں اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے محمد اللہ کے رسول ہیں اور جو لوگ ان کے ساتھ ہیں وہ کافروں پر سخت اور آپس میں مہربان ہیں ۔ ( ج - ۲۶ - الفتح )
قال الله تعالى - فَإِنَّ حَسْبَكَ اللهُ هُوَ الَّذِي أَيَّدَكَ بِنَصْرِهِ وَبِالْمُؤْمِنِينَ وَأَلَّفَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ لَوْ انْفَقْتَ مَا فِي الْأَرْضِ جَمِيعًا مَّا الَّفْتَ بَيْنَ قُلُوبِهِمْ وَلكِنَّ اللَّهَ أَلَّفَ بَيْنَهُمْ إِنَّهُ عَزِيزٌ حَكِيمٌ(ج ۱۰ - الانفال - ع ۸) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بے شک اللہ تمہارے لئے کافی ہے وہی ذات ہے جس نے تائید کی تمہاری اپنی امداد سے اور ایمانداروں سے اور ان کے دلوں میں الفت پیدا کی اگر تم جو کچھ زمین میں ہے وہ تمام خرچ کر دیتے تو ان کے دلوں میں الفت نہ ڈالتے لیکن اللہ نے ان کے درمیان الفت ڈال دی بے شبہ وہ غالب اور حکمت والا ہے۔ (ج ۱۰ - الانفال) عن ابي امامة رضي الله عنه قال قال رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم
۷۳ من احب لله وابغض لله واعطى لله ومنع لله فقد استكمل الايمان (رواه ابو داود - و رواه الترمذي) ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے جس نے اللہ کیلئے محبت کی اور اللہ کے لئے نفرت کی اور اللہ کے لئے دیا اور اللہ کے لئے منع کیا تو بے شک اُس نے ایمان کو کامل کر لیا ۔
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ و انس رضی الله عنهما مع تقديم وتأخير فيه قد استكمل ايمانه
حضرت معاذ اور انس رضی اللہ عنہما سے بھی اوپر کی طرح روایت ہے تقدیم و تاخیر کے ساتھ اُس نے اپنے ایمان کو کامل کر لیا ۔
اوثق عرى الإيمان الموالاة في الله والمعاداة في الله والحب في الله و البغض في الله عز وجل (طب عن ابن عباس رضی الله عنهما) حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ، مضبوط ترین ڈنڈی ایمان کی اللہ کے لئے دوستی کرنا ہے اور اللہ کے لئے دشمنی کرنا ہے اور اللہ کے لئے محبت کرنا ہے اور اللہ کے لئے نفرت کرنا ہے جو عزت و جلال والا ہے ۔
اكثروا من المعارف من المؤمنين فان لكل مومن شفاعة يَوْمَ القيمة . (ك في تاريخه عن انس رضي الله عنه) كنز . حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ایمان داروں سے جان پہچان زیادہ پیدا کرو کیونکہ ہر ایمان دار کے لئے قیامت کے لئے ایک سفارش ہے۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان الله يقول يوم القيامة اين المتحابون بجلالي - اليوم اظلهم في ظلي يوم لا ظل الا ظلي " (رواه مسلم - مشكوة - ص ۴۲۵)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قیامت کے روز اللہ تعالیٰ فرمائے گا: کہاں ہیں وہ لوگ جو میری جلال و عظمت کی خاطر ایک دوسرے سے محبت کرتے تھے؟ آج میں انہیں اپنے سایہ (رحمت) میں سایہ دوں گا جس دن میرے سائے کے سوا کوئی سایہ نہیں۔ (مسلم، مشکوٰۃ)
روز اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میری عظمت و جلال کے لئے محبت کرنے والے کہاں ہیں ؟ آج میں اپنے سایہ میں انھیں جگہ دوں گا ، آج کا دن وہ دن ہے کہ میرے سایہ کے سوا کوئی سایہ نہیں ۔ (مسلم - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
وعنه عن النبي صلى الله عليه وسلم : ان رجلا زار اخا له في قرية اخرى فارصد الله له على مدرجته ملكا - قال اين تريد ؟ قال اخا لي في هذه القرية - قال هل لك عليه من نعمة تربها ؟ قال : لا ، غير اني احببته في الله - قال فاني رسول الله اليك بان الله قد احبك كما احببته فيه (رواه مسلم - مشكوة ص ۲۲۰)
حدیث نبوی ﷺ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت ہے ایک شخص ایک دوسری بستی کو اپنے ایک بھائی سے ملنے کے لئے گیا تو اللہ تعالیٰ نے اُس کے لئے اس کی گزرگاہ پر ایک فرشتہ کو مقرر فرما دیا ، اس فرشتے نے کہا تم کہاں کا ارادہ رکھتے ہو ، اس شخص نے کہا اس بستی میں میرا ایک بھائی ہے ، اُس نے کہا کیا تمھارا اُس پر کوئی احسان ہے جس کی ترقی چاہتے ہو ، اس نے کہا نہیں بجز اس کے کہ میں اس سے اللہ کے لئے محبت کرتا ہوں ، فرشتے نے کہا میں تمہاری جانب اللہ کا بھیجا ہوا ہوں کہ اللہ نے تم کو محبوب بنا لیا ہے جس طرح تم نے اُس کے لئے اُس شخص سے محبت کی ۔ (مسلم - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضی الله عنه قال جاء رجل الى النبي صلى الله عليه وسلم فقال يا رسول الله ! كيف تقول في رجل احب قوما ولم يلحق بهم فقال المرء مع من احب (متفق عليه - مشكوة ص ۲۳۶)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انھوں نے کہا کہ ایک شخص نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور کہا اے اللہ کے رسول کیا فرماتے ہیں آپ اس شخص کے بارے میں جس نے کسی قوم سے محبت کی لیکن وہ ان کے برابر نہ ہوا (ان کے مرتبہ کو نہیں پہونچا) تو
فرمایا آدمی اُسی کے ساتھ ہو گا جس کے ساتھ وہ محبت کرے ۔ (متفق علیہ - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضی الله عنه - ان رجلا قال يا رسول الله ! متى الساعة ؟ قال ويلك وما اعددت لها ؟ قال ما اعددت لها الا اني احب الله ورسوله - قال انت مع من احببت - قال انس رضي الله عنه - فما رايت المسلمين فرحوا بشيء بعد الاسلام فرحهم بها (متفق عليه - مشكوة ص ۲۳۶)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت انس رض سے مروی ہے ایک شخص نے کہا اے اللہ کے رسول قیامت کب ہے فرمایا تجھ پر افسوس ہے تو نے اُس کے لئے کیا تیار کر رکھا ہے۔ عرض کیا میں نے اس کے لئے کچھ تیاری تو نہیں کی ہے مگر یہ کہ میں اللہ سے اور اُس کے رسول سے محبت کرتا ہوں ، فرمایا تو اسی کے ساتھ ہے جس سے تو محبت رکھے۔ حضرت انس رض نے کہا کہ میں نے مسلمانوں کو نہیں دیکھا کہ اسلام کے بعد کسی چیز سے ایسے خوش ہوتے ہوں جس طرح وہ اس سے (حضرت کے ان الفاظ سے) خوش ہوئے ۔ (متفق علیہ - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضي الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابي ذر : يا ابا ذر ! اي عرى الايمان اوثق ؟ قال الله و رسوله اعلم - قال : الموالاة في الله والبغض في الله (رواه البيهقي في شعب الايمان - مشكوة ص ۳۳)
حدیث نبوی ﷺ
حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو ذر سے کہ اے ابو ذر بتاؤ کہ ایمان کی کونسی شاخ (ڈنڈی) زیادہ مضبوط ہے ۔ انھوں نے عرض کیا اللہ اور اللہ کا رسول زیادہ جاننے والا ہے فرمایا اللہ کے لئے دوستی رکھنا اور اللہ کے لئے نفرت کرنا ۔ (بیہقی نے روایت کی ، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي ذر رضي الله عنه - قال خرج علينا رسول الله صلى الله عليه وسلم قال اتدرون اي الاعمال احب الى الله تعالى ؟ قال قائل الصلوة والزكوة وقال قائل الجهاد - قال النبي صلى الله عليه وسلم : ان احب الاعمال الى الله
تعالى : الحب في الله والبغض في الله (رواه احمد - وروى ابو داود الفصل الاخير - مشكوة ص ۳۳)
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے پاس باہر تشریف لائے فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ اعمال میں سے کونسا عمل اللہ کو زیادہ محبوب ہے تو ایک کہنے والے نے کہا نماز اور زکوٰۃ اور ایک نے کہا کہ جہاد ، نبی صلعم نے فرمایا اللہ کی جانب تمام اعمال میں زیادہ محبوب تر اللہ کے لئے محبت کرنا اور اللہ کے لئے دشمنی کرنا ہے ۔ (احمد و ابوداؤد نے روایت کی ، مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ بن جبل رضى الله عنه - قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول : قال الله تعالى : وجبت محبتي للمتحابين في والمتجالسين في والمتزاورين في والمتباذلين في (رواه مالك) - وفي رواية الترمذي قال : يقول الله تعالى المتحابون في جلالي لهم منابر من نور يغبطهم النبيون والشهداء - من احب قوما حشر الله في زمرتهم (رط والضياء عن ابي قرصافة - كنز) - من تشبه بقوم فهو منهم (د عن ابن عمر - طس عن حذيفة - كنز العمال)
معاذ بن جبل رض نے کہا میں نے رسول اللہ صلعم کو فرماتے سنا کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ میری محبت واجب ہو گئی اُن لوگوں کے لئے جو میرے لئے محبت کرنے والے ہیں اور میرے لئے مجلسیں قائم کرنے والے ہیں ، اور میرے لئے ایک دوسرے سے ملنے والے ہیں اور میرے لئے خرچ کرنے والے ہیں ۔ اور ترمذی کی روایت میں ہے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میرے جلال کی وجہ سے محبت کرنے والوں کے لئے منبریں ہوں گی نور کے ، انبیاء اور شہداء ان پر رشک کریں گے ۔ جس نے کسی قوم سے محبت کی تو اللہ نے اُن لوگوں کے زمرہ میں حشر فرما دیا ۔ جس نے تکلف کسی قوم کی مشابہت اختیار کی تو وہ انھیں میں سے ہے ۔ (کنز العمال)
في حب الله تعالى عباده وحبهم الله اللہ کا اپنے بندوں سے اور بندوں کا اپنے اللہ سے محبت کرنے کے بارے میں
آیتِ قرآنی
قال الله تبارك وتعالى : يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (ج ۱ - البقرة - ع ۲۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کافر لوگ اپنے بتوں سے ایسی محبت کرتے ہیں جیسا کہ اللہ سے محبت کرنا چاہئے اور جو لوگ ایمان لائے ہیں وہ اللہ کی محبت میں بہت بڑھے ہوئے ہیں ۔ (ج ۱ - البقرہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : فَسَوْفَ يَأْتِي اللَّهُ بِقَوْمٍ يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ (ج ۶ - المائدة - ع ۷)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، قریب میں اللہ ایسی قوم کو لائے گا جن سے وہ خود محبت کرتا ہے اور وہ لوگ بھی اُس سے محبت کرتے ہیں ۔ (ج ۶ - المائدہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ التَّوَّابِينَ (ج ۲ - البقرة - ع ۲۸)
اللہ تعالیٰ توبہ کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے ۔ (ج ۲ - البقرہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ (ج ۱۰ - التوبة - ع ۱۱)
اللہ تعالیٰ پاک صاف رہنے والوں سے محبت کرتا ہے ۔ (ج ۱۰ - التوبہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَّقِينَ (ج ۱۰ - التوبة - ع ۱)
اللہ تعالیٰ پرہیزگاروں سے محبت کرتا ہے ۔ (ج ۱۰ - التوبہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الْمُتَوَكِّلِينَ (ج ۴ - آل عمران - ع ۱۶)
اللہ تعالیٰ توکل کرنے والوں سے محبت رکھتا ہے ۔ (ج ۴ - آل عمران)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللہ کو یاد کرنے والے مردوں اور یاد کرنے والی عورتوں کے لئے اللہ نے مغفرت اور بڑا ثواب تیار کر رکھا ہے ۔ (ج ۲۲ - الاحزاب)
من احب ان يرتع في رياض الجنة فليكثر ذكر الله (ش طب عن معاذ بن جبل - كنز ج ۱ ص ۱۸۱) حضرت معاذ ابن جبل رض سے مروی ہے جو شخص یہ چاہے کہ جنت کے کیاریوں میں
مزے اڑائے (کھائے پیئے) تو اس کو چاہیئے کہ اللہ کی یاد بہت کرے ۔ (کنز العمال)
يقول الله تعالى : من شغله ذكري عن مسألتي اعطيته فوق ما اعطي السائلين (حل والديلمي عن حذيفة - كنز) حذیفہ رض سے مروی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جس شخص کو میری یاد مجھ سے مانگنے کو بھلا دے تو میں اسے اس سے زیادہ دوں گا جتنا کہ مانگنے والوں کو دیتا ہوں ۔ (کنز العمال)
ان الله تعالى يقول : انا مع عبدي ما ذكرني و تحركت بي شفتاه (حم هـ ك عن ابي هريرة - كنز ج ۱ ص ۱۸۱) ابو ہریرہ رض سے مروی ہے اللہ تعالیٰ فرماتا ہے میں اپنے بندے کے ساتھ ہوں جب تک وہ میرا ذکر کرتا ہے ، اور اس کے ہونٹ حرکت کرتے ہیں ۔ (کنز العمال)
من قال لا اله الا الله مخلصا دخل الجنة (البزار عن ابي سعيد - كنز) ابو سعید رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس نے کہہ دیا خالص طور پر کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے وہ جنت میں داخل ہو گیا ۔ (کنز العمال)
من كان آخر كلامه لا اله الا الله دخل الجنة (حم د ك عن معاذ - كنز) حضرت معاذ رض سے مروی ہے جس کا آخری کلام لا الہ الا اللہ ہوا وہ جنت میں داخل ہو گیا ۔ (کنز العمال)
مثل البيت الذي يذكر الله فيه والبيت الذي لا يذكر الله تعالى فيه مثل الحي والميت (ق عن ابي موسى - كنز) ابو موسی رض سے مروی ہے وہ گھر جس میں اللہ کا ذکر کیا جاتا ہے اور وہ گھر جس میں اللہ کا ذکر نہیں کیا جاتا ان دونوں کی مثال زندہ اور مردہ کی سی ہے ۔ (کنز العمال)
اعظم الناس درجة الذاكرون الله (هب عن ابي سعيد - كنز) ابو سعید رض سے مروی ہے لوگوں میں سب سے بڑے درجے والے اللہ کو یاد کرنے
في حلقة الذكر قال الله تبارك وتعالى : فَاسْعَوْا إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ وَذَرُوا الْبَيْعَ ذَلِكُمْ خَيْرٌ لَّكُمْ إِن كُنتُمْ تَعْلَمُونَ(ج ۲۸ - الجمعة - ع ۲) حلقہ ذکر کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اللہ کی یاد کی جانب کوشش سے چلو اور خرید و فروخت چھوڑ دو ۔ یہ تمہارے لئے بہتر ہے اگر تم جانتے ہو ۔ (ج ۲۸ - الجمعہ)
ان لله ملائكة سياحين في الارض فضلا عن كتاب الناس يطوفون في الطرق يلتمسون اهل الذكر فاذا وجدوا قوما يذكرون الله تنادوا هلموا الى حاجتكم فيحفونهم باجنحتهم الى السماء الدنيا فيسالهم ربهم وهو اعلم منهم ما يقول عبادي ؟ فيقولون يسبحونك ويمجدونك فيقول هل راوني فيقولون لا والله ما راوك فيقول كيف لو راوني فيقولون لو راوك كانوا اشد لك عبادة واشد لك تمجيدا واكثر لك تسبيحا فيقول فما يسالوني فيقولون يسالونك الجنة فيقول هل راوها فيقولون لا والله يا رب ما راوها فيقول فكيف لو انهم راوها فيقولون لو انهم راوها كانوا اشد عليها حرصا واشد لها طلبا واعظم فيها رغبة قال فمم يتعوذون فيقولون من النار فيقول عز وجل هل راوها ؟ فيقولون لا والله يا رب فيقول فكيف لو راوها فيقولون لو راوها كانوا اشد منها فرارا واشد لها مخافة فيقول فاشهدكم اني قد غفرت لهم
فيقول ملك من الملائكة فيهم فلان ليس منهم انما جاء لحاجة فيقول هم القوم لا يشقى جليسهم (حم ق عن ابي هريرة - كنز العمال)
ابو ہریرہ رض سے مروی ہے اللہ کے چند فرشتے ہیں جو زمین کی سیاحت کرتے رہتے ہیں علاوہ ان فرشتوں کے جو اعمال کے لکھنے والے ہیں وہ راستوں میں پھرتے رہتے ہیں اور ذکر کرنے والوں کی تلاش کرتے رہتے ہیں پھر جب وہ اللہ کی یاد کرتے ہوئے کسی لوگوں کو پاتے ہیں تو پکارتے ہیں اپنی حاجت اور انھیں اپنے پروں سے پہلے آسمان تک ڈھاک لیتے ہیں تو ان کا پروردگار ان سے پوچھتا ہے حالانکہ وہ ان سے زیادہ جاننے والا ہے۔ میرے بندے کیا کہتے ہیں تو وہ کہتے ہیں تیری تسبیح کرتے ہیں اور تیری عظمت بیان کرتے ہیں تو فرماتا ہے کیا انھوں نے مجھے دیکھا ہے ؟ عرض کرتے ہیں نہیں۔ خدا کی قسم انھوں نے آپ کو نہیں دیکھا تو فرماتا ہے کیسے ہو اگر وہ مجھے دیکھ لیں ، وہ عرض کرتے ہیں کہ اگر وہ آپ کو دیکھ لیں تو آپ کی عبادت میں اور پابند ہو جائیں اور آپ کی بہت زیادہ عظمت بیان کرنے لگیں اور بہت زیادہ تسبیح کریں تو وہ فرماتا ہے وہ مجھ سے کیا طلب کرتے ہیں وہ آپ سے جنت طلب کرتے ہیں تو فرماتا ہے کیا انھوں نے اس کو دیکھا ہے عرض کرتے ہیں نہیں خدا کی قسم اے پروردگار انھوں نے اس کو نہیں دیکھا تو فرماتا ہے اگر وہ اس کو دیکھ لیں تو کیسے ہو تو عرض کرتے ہیں اگر وہ اس کو دیکھ لیں تو اس کی حرص میں اور بڑھ جائیں اور اس کو بہت زیادہ طلب کرنے لگیں اور اس کی جانب بہت زیادہ راغب ہو جائیں ، فرمایا وہ کن چیزوں سے پناہ مانگتے ہیں ، عرض کیا آگ سے تو عزت و جلال والا فرماتا ہے کیا انھوں نے اُس کو دیکھا ہے عرض کرتے ہیں نہیں خدا کی قسم اے پروردگار تو فرماتا ہے اگر وہ اس کو دیکھ لیں تو کیا ہو وہ عرض کرتے ہیں اگر وہ اس کو دیکھ لیں تو اُس سے بہت زیادہ بھاگنے لگیں اور اس سے بہت زیادہ ڈرنے لگیں تو وہ فرماتا ہے میں تم کو گواہ رکھتا ہوں کہ میں نے اُن کو بخش دیا تو فرشتوں میں ایک فرشتہ کہتا ہے اُن لوگوں میں فلاں شخص بھی ہے جو ان میں کا نہیں وہ
صرف اپنی ضرورت کے لئے آیا تھا تو فرماتا ہے وہ ایسے لوگ ہیں کہ ان کا ہم نشین محروم نہیں رہ سکتا ۔ (کنز العمال)
ان الله عز وجل سيارة من الملائكة يتبعون حلق الذكر فاذا مروا بحلق الذكر قال بعضهم لبعض اقعدوا فاذا دعا القوم امنوا على دعائهم فاذا صلوا على النبي صلى الله عليه واله وسلم صلوا معهم حتى يفرغوا ثم يقول بعضهم لبعض طوبى لهم لا يرجعون الا مغفورا لهم (ابن النجار عن ابي هريرة - كنز ج ۱ ص ۱۸۱)
ابو ہریرہ سے مروی ہے۔ عزت و جلال والے اللہ کے چند سیاح فرشتے ہیں وہ ذکر کے حلقوں کو تلاش کرتے رہتے ہیں اور جب ذکر کے حلقوں پر سے گزرتے ہیں تو ان میں کے بعض کہتے ہیں بیٹھ جاؤ پھر جب وہ لوگ دعا کرتے ہیں تو یہ ان کی دعا پر آمین کہتے ہیں اور جب وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجتے ہیں تو یہ بھی اُن کے ساتھ درود بھیجتے ہیں ، یہاں تک کہ وہ فارغ ہو جائیں پھر انھیں کے بعض بعض سے کہتے ہیں ان کے لئے خوشخبری ہے کہ بغیر مغفرت کے نہیں لوٹیں گے بغیر بخشے ہوئے نہیں لوٹیں گے ۔ (کنز العمال)
باب في الذكر بالجهر بغير ان يؤذي احدا بآواز ذکر کرنا بغیر اس کے کہ کسی کو تکلیف دیں
آیتِ قرآنی
قال الله تبارك وتعالى : وَلَا تَجْهَرْ بِصَلَاتِكَ وَلَا تُخَافِتْ بِهَا وَابْتَغِ بَيْنَ ذَلِكَ سَبِيلًا (ج ۱۵ - بنى اسرائيل - ع ۱۲)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، اپنی نماز نہ بآواز بلند پڑھو اور نہ اس کو پست کر دو اور ان دونوں کے درمیان راہ اختیار کرو ۔ (ج ۱۵ - بنی اسرائیل)
عن ابن عباس رضي الله عنهما - ان رفع الصوت بالذكر حين ينصرف الناس من المكتوبة كان على عهد رسول الله صلى الله عليه وسلم (اخرجه الخمسة الا الترمذي)
حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے بلند آواز سے ذکر کرنا جب کہ لوگ فرائض سے لوٹیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں تھا ۔ (اس کی تخریج خمسہ نے کی سوائے ترمذی کے)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سعيد رضي الله عنه - قال اعتكف رسول الله صلى الله عليه وسلم في المسجد فسمعهم يجهرون بالقرآن فكشف الستر فقال : الا ان كلكم يناجي ربه فلا يؤذين بعضكم بعضا ولا يرفع بعضكم على بعض في القراءة او في الصلوة (اخرجه ابو داود)
ابو سعید رض سے مروی ہے ، اعتکاف کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مسجد میں تو آپ نے سنا کہ لوگ قرآن بالجہر پڑھ رہے ہیں تو آپ نے پردہ اٹھایا پھر فرمایا سن لو تم میں کا ہر شخص اپنے پروردگار سے سرگوشی کرتا ہے لہٰذا تم میں سے بعض بعض کو تکلیف نہ دیں اور پڑھنے میں ایک دوسرے پر آواز بلند نہ کریں یا نماز میں ۔ (ابوداؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي موسى رضي الله عنه - قال كنا في سفر فجعل الناس يجهرون بالتكبير فقال النبي صلى الله عليه وسلم : اربعوا على انفسكم انكم لا تدعون اصم ولا غائبا انكم تدعون سميعا بصيرا وهو معكم والذي تدعونه اقرب الى احدكم من عنق راحلته (اخرجه الخمسة الا النسائي - تيسير)
ابو موسی رض سے مروی ہے ہم سفر میں تھے تو لوگ با آواز بلند تکبیر کہنے لگے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اپنے لئے توسط اختیار کرو کیونکہ تم نہیں پکارتے ہو بہرے یا غائب کو تم پکار رہے ہو خوب سننے والے اور خوب دیکھنے والے کو اور وہ تمہارے ساتھ ہے اور جس
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اے ایمان والو اللہ کو بہت یاد کیا کرو اور صبح و شام اس کی پاکیزگی بیان کرو ۔ (ج ۲۲ - الاحزاب)
اذكروا الله تعالى حتى يقولوا مجنون (حم ع حب ك هب عن ابي سعيد) ابو سعید رض سے مروی ہے اللہ کی یاد اتنی کرو کہ لوگ دیوانہ بولنے لگیں ۔
اكثروا ذكر الله تعالى حتى يقول المنافقون انكم مراؤن (ص حم في الزهد هب عن ابي الجوزاء مرسلا) ابو جوزاء رض سے مروی ہے اللہ کی یاد زیادہ کرو یہاں تک کہ منافق کہنے لگیں کہ تم لوگ ریا کار ہو ۔
باب في دوام الذكر و الذكر الخفي قال الله تعالى : وَاذْكُرْ رَبَّكَ فِي نَفْسِكَ تَضَرُّعًا وَخُفْيَةً وَدُونَ
الْجَهْرِ مِنَ الْقَوْلِ بِالْغُدُوِّ وَالْآصَالِ(ج ۹ - الاعراف - ع ۲۴) دوامی ذکر اور چھپے ذکر کے بیان میں : اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے دل میں تم اپنے پروردگار کو یاد کرو گڑگڑا کر اور کم آواز سے (نہ کہ بہت بلند آواز سے) اور ڈرتے ہوئے ۔ (ج ۹ - الاعراف)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّهِ (ج ۱۸ - النور - ع ۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ ایسے لوگ ہیں کہ تجارت اور خرید و فروخت اُنھیں اللہ کے ذکر سے غافل نہیں کرتی ۔ (ج ۱۸ - النور)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : فَاذْكُرُوا اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَى جُنُوبِكُمْ فَإِذَا اطْمَأْنَنتُمْ فَأَقِيمُوا الصَّلَاةَ إِنَّ الصَّلَاةَ كَانَتْ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ كِتَابًا مَّوْقُوتًا (ج ۵ - النساء - ع ۱۵)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، اللہ کی یاد کرو کھڑے ، بیٹھے اور اپنے پہلوؤں پر یعنی لیٹے اور جبکہ تم مطمئن ہو جاؤ (بے فکر بیٹھو) تو قائم رکھو نماز کو کیونکہ نماز ایمان داروں پر وقتی فرض ہے ۔ (ج ۵ - النساء)
الذكر الذي لا يسمعه الحفظة يزيد على الذكر الذي يسمعه الحفظة سبعين ضعفا (هب عن عائشة - كنز العمال) حضرت عائشہؓ سے مروی ہے وہ یاد جس کو محافظ فرشتے بھی نہیں سنتے اس یاد سے جس کو وہ سنتے ہیں ستر گنا زیادہ ہے ۔ (کنز العمال)
اذكروا الله ذكرا خاملا - قيل : وما الذكر الخامل ؟ قال : الذكر الخفي (ابن المبارك في الزهد عن ضمرة بن حبيب مرسلا) ذکر خامل (گمنامی) کرو ، پوچھا گیا ذکر خامل کیا ہے ؟ فرمایا ذکر خفی ۔ (ابن المبارک نے زہد میں ضمرہ بن حبيب سے مرسلاً روایت کیا)
باب في العزلة عن الناس التخلي عنهم لوگوں سے گوشہ نشینی اور علیحدگی اختیار کرنے کے بارے میں
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى : وَاذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَتَبَتَّلْ إِلَيْهِ تَبْتِيلًا (ج ۲۹ - مزمل - ع ۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اپنے پروردگار کا نام یاد کرتے رہو اور سبھوں سے ٹوٹ کر الگ ہو کر اُسی کے ہو رہو ۔ (ج ۲۹ - مزمل)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَأَعْتَزِلُكُمْ وَمَا تَدْعُونَ مِن دُونِ اللَّهِ (ج ۱۶ - مريم - ع ۳)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ میں تم سے اور جن کو تم پکارتے ہو اللہ کے سوا ان سب سے علیحدگی اختیار کرتا ہوں ۔ (ج ۱۶ - مریم)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَإِذِ اعْتَزَلْتُمُوهُمْ وَمَا يَعْبُدُونَ إِلَّا اللَّهَ فَأْوُوا إِلَى الْكَهْفِ يَنشُرْ لَكُمْ رَبُّكُم مِّن رَّحْمَتِهِ (ج ۱۵ - كهف - ع ۲)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ جب کہ تم اُن سے علیحدہ ہو گئے اور اُن سے بھی جن کو وہ پوجتے ہیں بجز اللہ کے تو تم غار میں پناہ گزیں ہو جاؤ تمہارا پروردگار تمہارے لئے اپنی رحمت پھیلا دے گا ۔ (ج ۱۵ - کہف)
من خالط الناس وصبر على اذاهم خير ممن لم يخالطهم ولم يصبر على اذاهم (حم ت هـ عن ابن عمر) ابن عمر رض سے مروی ہے جو شخص لوگوں سے اختلاط رکھے اور ان کی تکلیفوں پر صبر کرے بہتر ہے اس شخص سے جو ان سے اختلاط نہ رکھے اور ان کی تکلیفوں پر صبر نہ کرے ۔ (ترمذی و احمد و ابن ماجہ)
العزلة عبادة (الديلمي عن ابن عباس) ابن عباس رض سے مروی ہے گوشہ نشینی عبادت ہے ۔ (دیلمی)
عليكم بالصمت و العزلة و خفة الحاذ (ابن عساكر عن ابي الدرداء) ابو الدرداء رض سے مروی ہے تم پر لازم ہے خاموشی اور گوشہ نشینی اور بال بچوں و اہل و عیال کی کمی (قلتِ مال و عیال) ۔ (ابن عساکر)
عن ابن عباس رضي الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من اخلص لله اربعين صباحا ظهرت ينابيع الحكمة من قلبه على لسانه (اخرجه رزين - تيسير ج ۲ ص ۱۳۴)
حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جس شخص نے چالیس صبحوں میں اخلاص اختیار کیا اللہ کے لئے تو اس کے دل سے اس کی زبان پر حکمت کے چشمے جاری ہو جائیں گے ۔ (تخریج کی رزین نے تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضی الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : من فارق الدنيا على الاخلاص لله وحده وعبادته لا شريك له واقام الصلوة و اتى الزكوة مات والله عنه راض (اخرجه ابن ماجه - تيسير ج ۲ ص ۱۳۴)
حضرت انس رض سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جو شخص دنیا سے علیحدہ ہوا اس حال میں کہ وہ اکیلے اللہ کے لئے اخلاص کرنے والا تھا اور اس کی عبادت کرنے والا تھا جس کا کوئی شریک نہیں اور نماز قائم کرنے والا اور زکوٰۃ دینے والا تھا وہ مرا اس حال میں کہ اللہ اس سے راضی تھا ۔ (تخریج کی ابن ماجہ نے تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن معاذ بن جبل رضی الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم : اخلص دينك يكفك القليل من العمل (اخرجه الحاكم - تيسير ج ۲ ص ۱۳۴)
حضرت معاذ بن جبل رض سے مروی ہے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے دین میں اخلاص اختیار کر تو تجھ کو تھوڑا سا عمل بھی کافی ہو جائے گا ۔ (تخریج کی حاکم نے تیسیر)
باب في المراقبة والاشغال مراقبہ اور اشغال کے بارے میں
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : إِنَّ رَبَّكَ لَبِالْمِرْصَادِ (ج ۳۰ - والفجر - ع ۱)
فرمایا اللہ تعالیٰ نے تمہارا پروردگار تاک میں ہے ۔ (ج ۳۰ - والفجر)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : فَارْتَقِبُوا إِنِّي مَعَكُم رَّقِيبٌ (ج ۱۲ - هود - ع ۸)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم بھی تاکتے رہو میں بھی تاکتا رہتا ہوں ۔ (ج ۱۲ - ہود)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : فَارْتَقِبْ إِنَّهُم مُّرْتَقِبُونَ (ج ۲۵ - الدخان - ع ۳)
اے نبی تم بھی دیکھتے رہو وہ بھی دیکھتے رہیں گے (تم بھی تاکتے رہو وہ بھی تاکتے رہیں گے) ۔ (ج ۲۵ - الدخان)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : يَعْلَمُ خَائِنَةَ الْأَعْيُنِ وَمَا تُخْفِي الصُّدُورُ (ج ۲۴ - المومن - ع ۲)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے آنکھوں کی خیانت اور جو کچھ سینے چھپائے رکھتے ہیں وہ سب جانتا ہے ۔ (ج ۲۴ - المومن)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنتُمْ (ج ۲۷ - الحديد - ع ۱)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وہ تمہارے ساتھ ہے تم جہاں کہیں بھی ہو ۔ (ج ۲۷ - الحديد)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : يَتَفَكَّرُونَ فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا سُبْحَانَكَ فَقِنَا عَذَابَ النَّارِ (ج ۴ - آل عمران - ع ۲۰)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اچھے لوگ فکر کرتے رہتے ہیں زمین اور آسمان کی خلقت میں اور کہتے ہیں اے ہمارے پروردگار تو نے یہ ساری چیزیں بے کار نہیں پیدا کیں بے کار باتوں سے تو پاک ہے ، ہمیں آگ کے عذاب سے بچا ۔ (ج ۴ - آل عمران)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : سَنُرِيهِمْ آيَاتِنَا فِي الْآفَاقِ وَفِي أَنفُسِهِمْ حَتَّى يَتَبَيَّنَ لَهُمْ أَنَّهُ الْحَقُّ (ج ۲۵ - حم السجدة - ع ۶)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے قریب میں ہم اپنی نشانیاں عالم کے کناروں میں اور خود اُن کی ذاتوں میں دکھا دیں گے تاکہ انھیں ظاہر ہو جائے کہ وہی حق ہے (سب ہی حق ہے) ۔ (ج ۲۵ - السجدہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ (ج ۲۶ - الذاريات - ع ۱)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہاری جانوں کے اندر ہے تو کیا تم دیکھتے نہیں ۔ (ج ۲۶ - الذاریات)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه - قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقرأ هذه الآية : ان الله يامركم ان تؤدوا الامانات الى اهلها الى قوله ان الله كان سميعا بصيرا - فرايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع ابهامه على اذنه والتي تليها على عينه (اخرجه ابو داود - تيسير)
حضرت ابو ہریرہ رض سے روایت ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ آیت پڑھتے سنا 'بے شک اللہ تم کو حکم دیتا ہے کہ امانتوں کو امانت والوں کے حوالہ کر دو اور جب تم فیصلہ کرو لوگوں کے درمیان تو انصاف کے ساتھ فیصلہ کرو بے شک اللہ تمہیں اچھی طرح نصیحت کرتا ہے بے شک اللہ خوب سننے والا خوب دیکھنے والا ہے' ۔ پھر میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے انگوٹھے اپنے کانوں پر اور وہ انگلی جو اس سے متصل ہے اپنی آنکھوں پر رکھ لیتے تھے ۔ (ابوداؤد - تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمر رضی الله عنهما - قال اخذ رسول الله صلى الله عليه وسلم بمنكبي وقال : كن في الدنيا كانك غريب او عابر سبيل (اخرجه البخاري والترمذي وزاد بعد قوله : او عابر سبيل : وعد نفسك من اهل القبور)
حضرت ابن عمر رض سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے مونڈھوں کو پکڑے اور فرمایا دنیا میں ایسا رہ گویا تو مسافر ہے یا راستہ سے گزرنے والا ہے ۔ ترمذی نے اس روایت کی تخریج کی ہے اور اس میں یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں عابر سبیل کے بعد اپنے
عن على بن عبد الرحمن رضي الله عنهما - قال ابن عمر يحكي صلوة رسول الله اشار باصبعه التي تلي الابهام في القبلة ورمى ببصره اليها (اخرجه النسائي - تيسير ص ۲۲)
علی بن عبد الرحمن رض سے مروی ہے ابن عمر نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی نماز کا بیان کرتے ہوئے اشارہ کیا اپنی اُس انگلی سے جو انگوٹھے سے متصل ہے قبلہ کی جانب اور اپنی نظر اُس پر ڈالی ۔ (نسائی - تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن الزبير رضي الله عنه في صلوة رسول الله صلى الله عليه وسلم : لا يجاوز بصره اشارته (اخرجه ابو داود - تيسير ص ۲۲۳)
ابن زبیر نے رسول اللہ صلعم کی نماز کے وصف میں کہا کہ آپ کی نظر آپ کے اشارے سے آگے نہ بڑھتی تھی ۔ (ابوداؤد - تیسیر)
وفي حديث عمر رضی الله عنه قال (جبرئيل) : فاخبرني عن الاحسان - قال (صلى الله عليه وسلم) : ان تعبد الله كانك تراه فان لم تكن تراه فانه يراك (رواه مسلم) حدیث عمر رض میں ہے جبرئیل نے کہا کہ اے اللہ کے رسول مجھے احسان کے بارے میں خبر دیجیئے تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تم اللہ کی ایسی عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو اور اگر تم اس کو نہ دیکھ سکو تو ایسا سمجھو کہ وہ تم کو دیکھ رہا ہے ۔ (مسلم)
باب في كيفية الالقاء في حديث بدء الوحي عن عائشة ام المؤمنين رضى الله عنها - قالت فجاءه الملك فقال اقرأ قال ما انا بقارئ قال فاخذني فغطني حتى
بلغ مني الجهد ثم ارسلني فقال اقرأ فقلت ما انا بقارئ فاخذني فغطني الثانية حتى بلغ مني الجهد ثم ارسلني فقال اقرأ فقلت ما انا بقارئ فاخذني الثالثة ثم ارسلني فقال : اقْرَأْ بِاسْمِ رَبِّكَ الَّذِي خَلَقَ - خَلَقَ الْإِنسَانَ مِنْ عَلَقٍ - اقْرَأْ وَرَبُّكَ الْأَكْرَمُ - فرجع بها رسول الله صلى الله عليه وسلم يرجف فؤاده (رواه البخاري)
القاء کی کیفیت کے بارے میں (اپنا خیال دوسرے کے دل میں ڈالنا) : وحی کی ابتداء کی حدیث میں بی بی عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے انھوں نے کہا پھر آپ کے پاس فرشتہ آیا ، پھر کہا پڑھو ، آپ نے فرمایا میں پڑھنے والا (پڑھا ہوا) نہیں ہوں ۔ فرمایا پھر اس نے مجھے پکڑ لیا اور مجھ پر چھا گیا (دبوچ لیا) یہاں تک کہ میں تھک گیا پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا ۔ پھر کہا پڑھو ، میں نے کہا میں پڑھا ہوا نہیں ہوں ، پھر اس نے پکڑا اور دوسری دفعہ مجھ پر چھا گیا یہاں تک کہ میں تھک گیا پھر اس نے مجھے چھوڑ دیا ، پھر کہا پڑھو ، میں نے کہا میں پڑھا ہوا نہیں ہوں ، پھر اُس نے پکڑا اور تیسری بار مجھے لپٹا لیا (مجھ پر چھا گیا) پھر مجھے چھوڑ دیا اور کہا اپنے رب کے نام سے پڑھو جس نے پیدا کیا ، انسان کو لوتھڑے سے پیدا کیا ۔ پڑھو تمہارا پروردگار بڑے کرم والا ہے ۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اُسی حالت سے لوٹ آئے کہ آپ کا دل کانپ رہا تھا ۔ (بخاری)
في حديث اسلام عمر رضی الله عنه ، فخرج رسول الله صلى الله عليه وسلم فاخذ بمجامع ثيابي ثم نثرني نثرة فما تمالكت ان وقعت على ركبتي فقال : ما انت بمنته يا عمر ؟ فقلت اشهد ان لا اله الا الله وحده لا شريك له واشهد ان محمدا عبده ورسوله - فكبر
اهل الدار تكبيرة سمعها اهل المسجد (دهل كر - كنز ج ۴ ص ۳۲)
حضرت عمر رض کے اسلام لانے کی حدیث میں ہے ، پھر نکلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور پکڑ لئے میرے کپڑوں کے مجمع کو (گریبان یا چادر) پھر مجھے کھینچے ایک زور کا کھینچنا تو میں سنبھل نہ سکا کہ گر گیا اپنے گھٹنوں پر تو فرمایا اے عمر کیا تم باز نہ آؤ گے تو میں نے کہا میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں وہ اکیلا ہے اس کا کوئی شریک نہیں اور میں گواہی دیتا ہوں کہ محمد اُس کے بندے اور رسول ہیں ، پس گھر والوں نے ایسی تکبیر کہی جس کو مسجد والوں نے بھی سن لیا ۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي بن كعب رضى الله عنه - في حديث طويل : فسقط في نفسي من التكذيب ولا اذ كنت في الجاهلية فلما رأى رسول الله صلى الله عليه وسلم ما قد غشيني ضرب في صدري ففضت عرقا وكانما انظر الى الله فرقا (رواه مسلم - مشكوة ص ۱۸۸)
حضرت ابی ابن کعب رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث میں روایت ہے (وہ بیان فرماتے ہیں) کہ جب کہ میں اپنے آپ کو نہایت افسوس و ندامت میں پاتا ہوں (اور کہتا ہوں) کہ کاش میں زمانہ جاہلیت میں تکذیب کرنے والوں میں سے نہ ہوتا، جب کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے اس غشی طاری کی کیفیت میں دیکھا تو آپ نے میرے سینے پر ضرب لگائی پھر (میں) اپنے پسینے میں غرق ہونے کی حالت میں گیا (اور ایسی کیفیت ہوئی کہ گویا) اللہ کو سامنے دیکھ رہا ہوں ۔ (مسلم - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضي الله عنهما - قال ضمني رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : اللهم علمه الكتاب (البخاري - تجريد ص ۹)
حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے مجھے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بھینچ لئے فرمایا یا اللہ تو اس کو کتاب کا علم دے ۔ (تجرید البخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قلت يا رسول الله ! اني اسمع منك حديثا كثيرا انساه - قال ابسط رداك فبسطته فغرف بيده ثم قال ضمه فضممته فما نسيت شيئا بعده (البخاري - تجريد ص ۸)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے اُنھوں نے کہا یا رسول اللہ میں سنتا ہوں آپ سے بہت سی باتیں پھر بھول جاتا ہوں اس کو تو فرمایا اپنی چادر پھیلا تو میں نے اس کو پھیلا دیا تو آپ نے اپنے ہاتھ سے اُس میں ڈال دیا پھر فرمایا کہ لپیٹ لو پھر میں نے اُسے لپیٹ لیا تو نہیں بھولا اُس کے بعد کچھ ۔ (تجرید البخاری)
باب في الاستخارة استخارے کے بارے میں
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى : وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَى عَمَّا يُشْرِكُونَ (ج ۲۰ - القصص - ع ۷)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تمہارا پروردگار پیدا کرتا ہے جو چاہتا ہے (اور جس کو چاہتا ہے اختیار کرتا ہے) ۔ اُن لوگوں کے لئے کوئی اختیار نہیں ۔ اللہ پاک ہے اور ان چیزوں سے برتر ہے جن کو وہ شریک کر رہے ہیں ۔ (ج ۲۰ - القصص)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى : وَمَا كَانَ لِمُؤْمِنٍ وَلَا مُؤْمِنَةٍ إِذَا قَضَى اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَمْرًا أَن تَكُونَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ مِنْ أَمْرِهِمْ (ج ۲۲ - الاحزاب - ع ۵)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے جب کسی کام کا اللہ اور رسول فیصلہ کر دے تو کسی ایمان دار مرد یا عورت کے لئے یہ بات سزاوار نہیں کہ اس کو اپنے معاملہ میں کوئی اختیار ہو ۔ (ج ۲۲ - الاحزاب)
استفت نفسك ولو افتاك المفتون (طب عن واثلة - كنز العمال كتاب العلم) اپنے نفس سے فتویٰ پوچھ اگر تجھے فتویٰ دینے والے فتویٰ دیں ۔ (کنز العمال کتاب العلم)
حدیث نبوی ﷺ
عن سعد رضى الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم
۹۴ من سعادة ابن ادم رضاه بما قضى الله له ومن شقاوة ابن ادم تركه استخارة الله ومن شقاوة ابن ادم سخطه بما قضى الله له" (رواه احمد والترمذي والحاكم - مشكوة ص ۲۱۵) سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے آدم کے بچے کی نیک بختی اس بات میں ہے کہ وہ اس چیز پر راضی رہے جو اللہ نے اس کے لئے فیصلہ کر دیا اور آدم کے بچے کی بد بختی اس بات میں ہے کہ وہ نیکی کا طلب کرنا چھوڑ دے اور آدم کے بچے کی بد بختی اُس چیز سے نارضا مندی میں ہے جس کا اللہ نے فیصلہ کر دیا ۔ (اس کی روایت احمد، ترمذی اور حاکم نے کی ۔ مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن النواس بن سمعان رضي الله عنه قال سألت رسول الله صلى الله عليه وسلم عن البر والاثم فقال "البر حسن الخلق والاثم ما حاك في صدرك وكرهت ان يطلع عليه الناس" (اخرجه مسلم والترمذي - تيسير ص ۱۳۴)
نواس بن سمعان رض سے مروی ہے میں نے پوچھا نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے نیکی اور بدی کے متعلق تو فرمایا اچھے اخلاق نیکی ہے اور برائی وہ ہے جو تیرے دل میں کھٹکے اور اس پر لوگوں کو مطلع ہونے کو تو ناپسند کرے ۔ (ترمذی اور مسلم نے اس کی تخریج کی ۔ تيسير)
"يا انس - اذا هممت بامر فاستخر ربك عز و جل فيه سبع مرات ثم انظر الى الذي سبق الى قلبك فان الخير فيه" (ابن السني في عمل اليوم والليلة عن انس - كنز العمال) انس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اے انس جب تو کوئی کام کا ارادہ کرے تو اس میں سات بار اپنے عزت و جلال والے پروردگار سے خیر طلب کر پھر غور کر اُس چیز کی طرف جو تیرے دل کی طرف سبقت کرتی ہے کیونکہ بھلائی اسی میں ہے ۔ (کنز العمال)
۹۵ اذا هم احدكم بالامر فليركع ركعتين من غير الفريضة ثم ليقل اللهم اني استخيرك بعلمك واستقدرك بقدرتك واسالك من فضلك العظيم فانك تقدر ولا اقدر وتعلم ولا اعلم وانت علام الغيوب، اللهم ان كنت تعلم ان هذا الامر (ويسميه باسمه) خير لي في ديني ومعاشي وعاقبة امري فاقدره لي ويسره لي ثم بارك لي فيه، اللهم وان كنت تعلمه شرا لي في ديني ومعاشي وعاقبة امري فاصرفني عنه واصرفه عني واقدر لي الخير حيث كان ورضني به (حم خ م 4 عن جابر - كنز العمال ص) حضرت جابر رض سے مروی ہے جب ارادہ کرے تم میں کا کوئی شخص کسی کام کا تو علاوہ فرض کے دو رکعت پڑھے (دو رکعت نفل پڑھے) پھر چاہیئے کہ کہے یا اللہ میں خیر طلب کرتا ہوں تجھ سے تیرے علم سے اور قدرت طلب کرتا ہوں تجھ سے تیری قدرت سے اور تجھ سے تیرے فضل عظیم میں سے مانگتا ہوں کیونکہ تو قدرت رکھتا ہے اور میں قدرت نہیں رکھتا اور تو جانتا ہے میں نہیں جانتا اور تو تمام غیبوں کا خوب جاننے والا ہے یا اللہ اگر تو جانتا ہے کہ یہ بات (اس بات کا نام لے) بہتر ہے میرے لئے میرے دین، میری معاش اور میرے انجام کار کے لحاظ سے تو اس کو میرے لئے مقدر فرما دے اور اس کو آسان کر دے پھر اُس میں مجھے برکت دے، یا اللہ اگر تو جانتا ہے کہ یہ کام میرے لئے برا ہے میرے دین میری معاش میرے انجام کار کے لحاظ سے تو مجھے اس سے پھیر دے اور اُس کو مجھ سے پھیر دے اور میرے لئے بھلائی مقدر فرما دے وہ جہاں کہیں بھی ہو اور اُس کام کے کرنے میں مجھ سے راضی ہو جا ۔ (مسلم)
باب في الوسوسة وحديث النفس وتقلب القلب وقال الله تعالى - الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ وَاللَّهُ يَعِدُكُم باب: وسوسے اور دلی باتوں (حدیثِ نفس) اور دل کے تغیر اور پلٹنے کے بیان میں ۔ اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: شیطان تمہیں مفلسی کا خوف دلاتا ہے اور بے حیائی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تمہیں اپنی جانب سے مغفرت اور فضل کا وعدہ فرماتا ہے ۔
۹۶ مَّغْفِرَةً مِّنْهُ وَفَضْلًا(ج ۳ - البقرة - ع ۳۴) وسوسے اور دلی باتوں کے بارے میں اور دل کے تغیر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے شیطان تمہیں مفلسی سے ڈراتا ہے اور کنجوسی کا حکم دیتا ہے اور اللہ تمہیں اپنی جانب سے مغفرت اور فضل کا وعدہ فرماتا ہے ۔ (ج ۳ - البقرۃ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى - قُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ مَلِكِ النَّاسِ إِلَهِ النَّاسِ مِنْ شَرِّ الْوَسْوَاسِ الْخَنَّاسِ الَّذِي يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ (ج ۳۰ - الناس - ع ۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، کہ میں لوگوں کے پروردگار اور لوگوں کے بادشاہ کی پناہ لیتا ہوں اور لوگوں کے معبود کی پناہ لیتا ہوں وسوسہ ڈالنے والے اور چھپ جانے والے کی برائی سے جو لوگوں اور جنوں کے دل میں وسوسہ ڈالتا ہے ۔ (ج ۳۰ - الناس)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى - وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ (ج ۳ - آل عمران - ع ۲۴)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اگر شیطان کی جانب سے تم میں کوئی خلش ہو تو اللہ کی پناہ مانگ بے شک وہ خوب سننے والا خوب جاننے والا ہے ۔ (ج ۳ - آل عمران)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى - فَإِنَّهَا لَا تَعْمَى الْأَبْصَارُ وَلَكِنْ تَعْمَى الْقُلُوبُ الَّتِي فِي الصُّدُورِ (ج ۱۷ - الحج - ع ۶) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے بات یہ ہے کہ (عموماً) بصارتیں اندھی نہیں ہو جایا کرتیں لیکن دل اندھے ہوا کرتے ہیں جو سینوں میں ہیں ۔ (ج ۱۷ - الحج) "اني لاعلم كلمة لو قالها لذهب عنه ما يجد لو قال اعوذ بالله من الشيطان الرجيم" (حم عن ابن عباس)
۹۷ حضرت ابن عباس رض سے مروی ہے ۔ بے شبہ میں ایک بات جانتا ہوں اگر کوئی شخص اُس کو کہہ لے تو اُس سے وہ بات جاتی رہے جو وہ اپنے دل میں (برائی سے) پاتا ہے اگر وہ کہے کہ مردود شیطان سے اللہ کی پناہ مانگتا ہوں ۔
حدیث نبوی ﷺ
عن شهر بن حوشب رضي الله عنه قال دخلت انا وخالي على عائشة رضي الله عنهما قال ان احدنا يعرض في صدره ما لو تكلم به ذهبت اخرته ولو ظهر لقتل به فكبرت ثلاثا ثم قالت سئل رسول الله صلى الله عليه وسلم عن ذلك فقال "اذا كان ذلك من احدكم فليكبر ثلاثا فانه لن يحس ذلك الا مؤمن" (ادب المفرد)
حضرت شہر بن حوشب رض سے مروی ہے انھوں نے کہا میں اور میرے ماموں سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس گئے ۔ انھوں نے کہا کہ ہم میں کے بعض کو اُس کے سینے میں ایسی بات عارضی ہوتی ہے اگر وہ اُس کو کہہ دے تو اُس کی آخرت برباد ہو جائے اگر وہ ظاہر ہووے تو اُس کی وجہ سے قتل کیا جائے تو بی بی صاحبہ نے تین بار تکبیر کہی (اللہ اکبر) پھر فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے اُس کے متعلق پوچھا گیا ہے تو آپ نے فرمایا جب تم میں سے کسی کو ایسا ہو تو تین بار تکبیر کہے کیونکہ ایمان دار ہی کو ایسے احساسات ہوتے ہیں ۔ (ادب المفرد)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان الله تجاوز عن امتي ما وسوست به صدورها ما لم يعمل به او يتكلم" (متفق عليه - مشكوة) حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ نے میری امت کو معاف کر دیا ہے (صاف کر دیا ہے) وہ چیز جس نے اُن کے دلوں میں وسوسہ ڈالا جب تک کہ وہ اس پر عمل نہ کرے اور نہ کہے ۔ (متفق علیہ ۔ مشکوٰۃ) عن ابي هريرة رضي الله عنه قال جاء ناس من اصحاب رسول الله صلى الله عليه وسلم الى النبي صلى الله عليه وسلم...
۹۸ ...عليه وسلم إلى النبي صلى الله عليه وسلم - فسالوه انا نجد في انفسنا ما يتعاظم احدنا ان يتكلم به قال "اوقد وجدتموه؟" قالوا نعم قال "ذاك صريح الايمان" (رواه مسلم - مشكوة) حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے اصحاب میں سے چند لوگ نبی صلعم کے پاس آئے اور آپ سے پوچھا کہ ہم اپنے دلوں میں ایسی چیز پاتے ہیں کہ اس کو زبان سے نکالنے میں بھی ہم میں ہر ایک شخص بہت بڑی بات سمجھتا ہے ۔ فرمایا کیا تمہیں صحیح ایسا وجدان ہوا ہے (کیا تم نے صریح طور پر یہ بات پائی ہے) انھوں نے عرض کیا جی ہاں ! فرمایا وہ تو صریح ایمان ہے ۔ (مسلم - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "لا يزال الناس يتساءلون حتى يقال هذا خلق الله الخلق فمن خلق الله فمن وجد ذلك شيئا فليقل امنت بالله ورسوله" (متفق عليه - مشكوة)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے لوگ ہمیشہ سوال ہی کرتے رہیں گے یہاں تک کہ کہیں گے کہ یہ مخلوق کو تو اللہ نے پیدا کیا ہے پھر اللہ کو کس نے پیدا کیا تو جو شخص ایسا کچھ پائے تو اس کو چاہیئے کہ آمنت باللہ ورسولہ (اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لایا) کہہ دے ۔ (متفق علیہ - مشکوٰۃ)
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابن مسعود رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان للشيطان لمة بابن ادم وللملك لمة فاما لمة الشيطان فايعاد بالشر وتكذيب بالحق واما لمة الملك فايعاد بالخير وتصديق بالحق فمن وجد ذلك فليعلم انه من الله فليحمد الله ومن وجد الاخرى فليتعوذ بالله من الشيطان" ثم قرأ الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ...
۹۹ ...بِالْفَحْشَاءِ(رواه الترمذي - مشكوة) حضرت ابن مسعود رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے بے شک آدمی کو شیطان کی جانب سے ایک خطرہ ہوتا ہے اور فرشتہ کا بھی ایک خطرہ ہوتا ہے لیکن شیطان کا خطرہ تو یہ ہے کہ بری باتوں پر وعدے کرتا ہے اور حق کو جھٹلاتا ہے اور فرشتے کا یہ خطرہ یہ ہے کہ وہ بھلائیوں پر وعدے کرتا ہے اور حق کی تصدیق کرتا ہے تو جو شخص اس طرح کا احساس کرے تو جان لے کہ وہ اللہ کی طرف سے ہے لہذا اللہ کی تعریف کرے اور جو شخص دوسری بات کا احساس کرے تو چاہیئے کہ شیطان سے اللہ کی پناہ مانگے پھر آپ نے یہ آیت تلاوت فرمائی الشَّيْطَانُ يَعِدُكُمُ الْفَقْرَ وَيَأْمُرُكُمْ بِالْفَحْشَاءِ ۔ (ترمذی - مشکوٰۃ)
"ما من القلوب الا وله سحابة كسحابة القمر بينما القمر يضيء اذ علته سحابة فاظلم اذ تجلت" (طس عن علي - كنز العمال) حضرت علی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے ہر ایک دل پر بادل چھا جاتا ہے جس طرح چاند پر بادل چھا جاتا ہے، اس اثنا میں کہ وہ روشنی دے رہا ہو یکایک اُس پر ایک بادل چھا جاتا ہے اور اس کو تاریک کر دیتا ہے (پھر جب وہ چھٹ جاتا ہے تو روشن ہو جاتا ہے) ۔ (کنز العمال)
"ان القلوب بين اصبعين من اصابع الرحمن يقلبها" (حم ت ك عن انس - كنز العمال) حضرت انس رض سے مروی ہے بے شک دل رحمان کی انگلیوں میں سے دو انگلیوں کے درمیان ہیں وہ اُس کو (جیسا چاہے) بدلتا ہے ۔ (کنز العمال)
"ليس الاعمى من يعمى بصره انما الاعمى من تعمى بصيرته" (الحكيم هب عن عبد الله بن جراد - كنز العمال) حضرت عبداللہ بن جراد سے مروی ہے ۔ اندھا وہ نہیں ہے جس کی بینائی جاتی رہے اندھا تو صرف وہ ہے جس کی بصیرت اندھی ہو جائے ۔ (کنز العمال)
۱۰۰ "ان الله تعالى انية من اهل الارض وانية ربكم قلوب عباده الصالحين واحبها اليه ارقها" (طب عن ابن عيينة - كنز العمال) ابن عیینہ رض سے مروی ہے ۔ بے شک اللہ تعالیٰ کے زمین والوں میں سے بعض ظروف ہیں اور تمہارے پروردگار کی طرف سے نیک بندوں کے دل ہیں زیادہ محبوب وہ ہے جو سب میں زیادہ نرم دل ہو ۔ (کنز العمال)
"اذا طاب قلب المرء طاب جسده واذا خبث القلب خبث الجسد" (ابن السني وابو نعيم في الطب عن ابي هريرة - كنز العمال) حضرت ابو ہریرہ سے مروی ہے جب کسی آدمی کا دل پاک ہو گیا تو اس کا جسم بھی پاک ہو گیا اور جب دل گندہ ہو گیا تو جسم بھی گندہ ہو گیا ۔ (کنز العمال)
"اذا وجدت ذلك يعني الوسوسة فارفع اصبعك السبابة اليمنى فاطعنه في فخذك اليمنى وقل بسم الله فانه سكين الشيطان" (الحكيم والباوردي طب عن ابي المليح عن ابيه - كنز العمال) ابو ملیح نے اپنے والد سے روایت کی جب تو اُس کو پائے یعنی وسوسے کو تو سیدھے ہاتھ کی کلمہ کی انگلی کو اٹھا اور اپنی سیدھی ران میں چھو دے اور بسم اللہ کہہ کیونکہ وہ شیطان کے لئے چھری ہے ۔ (کنز العمال)
"ما من احد الا جعل معه قرين من الجن" قالوا ولا انت يا رسول الله؟ قال: "ولا انا الا ان الله تعالى اعانني عليه فاسلم فلا يامرني الا بخير" (طب عن المغيرة) حضرت مغیرہ رض سے مروی ہے ۔ تم میں کا کوئی ایسا نہیں مگر اس کے ساتھ پوشیدہ ساتھی لگا دیا گیا ہے تو انھوں نے کہا کیا آپ کے ساتھ بھی یا رسول اللہ؟ فرمایا اور نہ میرے ساتھ بھی (یعنی میرے ساتھ بھی)، مگر یہ کہ اللہ نے میری امداد کی ہے اُس کے مقابلہ میں تو وہ مطیع ہو گیا ہے پس...
۱۰۱ ...نہیں حکم دیتا ہے وہ مجھے بغیر بھلائی کے ۔ "ولو رايتموني وابليس فاهويت بيدي فما زلت اخنقه حتى وجدت برد لعابه بين اصبعي هاتين ولولا دعوة اخي سليمان لاصبح مربوطا بسارية من سواري المسجد يتلاعب به صبيان المدينة فمن استطاع منكم ان لا يحول بينه وبين القبلة احد فليفعل" (حم عن ابي سعيد - كنز العمال) ابو سعید رض سے مروی ہے فرمایا اگر تم مجھے اور ابلیس کو دیکھتے کہ میں نے اپنا ہاتھ جھکایا اور اس کا گلا دباتا رہا یہاں تک کہ میں نے پایا اُس کے لعاب کی ٹھنڈک کو اپنے ان دونوں انگلیوں کے درمیان اگر بھائی سلیمان کی دعا نہ ہوتی تو وہ صبح مسجد کے کھمبوں میں سے کسی ایک کھم میں بندھا ہوا تھا مدینہ کے لڑکے اُس سے کھیلتے پس تم میں کا جو شخص اس بات پر قادر ہو کہ اس کے اور قبلہ کے درمیان کوئی حائل نہ ہو چاہیئے کہ وہ ایسا کرے ۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "الشيطان جاثم على قلب ابن ادم فاذا ذكر الله تعالى خنس واذا غفل وسوس" (اخرجه البخاري تعليقا)
ابن عباس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے شیطان آدمی کے دل پر بیٹھا ہوا ہے پھر جب وہ اللہ کا ذکر کرتا ہے تو وہ پیچھے ہٹ جاتا ہے اور جب غفلت کرتا ہے تو وسوسے ڈالنے لگتا ہے ۔ (بخاری)
باب الغناء وما يلحقه يتبع الكلام والغرض الباعث وحال المستمع قال الله تعالى - يَأَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا تُحَرِّمُوا طَيِّبَاتِ مَا أَحَلَّ اللَّهُ لَكُمْ(ج 6 - مائدة - ع 11) گانے اور اس کے متعلقات اور تابع کلام اور غرض و سبب اور سننے والے کے حال کے متعلق: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: اے ایمان والو ان پاک چیزوں کو جس کو اللہ نے تمہارے لئے حلال کر رکھا ہے حرام نہ بناؤ ۔ (ج ۶ - مائدہ)
۱۰۲ گانے اور اس کے متعلقات اور تابع کلام اور غرض و سبب اور سننے والے کے حال کے متعلق اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ایمان والو ان پاک چیزوں کو جس کو اللہ نے تمہارے لئے حلال کر رکھا ہے حرام نہ بناؤ ۔ (ج ۷ - مائدہ) وقال الله تعالى - وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَائِثَ(ج ۹ - اعراف - ع ۱۹) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، اور نبی اُن کے لئے پاک صاف چیزوں کو حلال بتاتا ہے اور گندی چیزوں کو ان پر حرام ٹھہراتا ہے ۔ (ج ۹ - الاعراف)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى - فَبَشِّرْ عِبَادِ الَّذِينَ يَسْتَمِعُونَ الْقَوْلَ فَيَتَّبِعُونَ أَحْسَنَهُ (ج ۲۳ - زمر - ع ۲)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اور اے نبی بشارت دے دو میرے ان بندوں کو ، جو کوئی بات سنتے ہیں تو اُس کے بہترین چیزوں کی پیروی کرتے ہیں ۔ (ج ۲۳ - الزمر) وقال الله تعالى - إِنَّمَا الْحَيَاةُ الدُّنْيَا لَعِبٌ وَلَهْوٌ(ج ۲۶ - محمد - ع ۴) اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ دنیوی زندگی تو صرف لہو و لعب ہے ۔ (ج ۲۶ - محمد)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ليس منا من لم يتغن بالقرآن" (رواه البخاري)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ شخص ہم میں سے نہیں جو قرآن کو گا کر نہ پڑھے ۔ (بخاری)
۱۰۳ وعنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ما اذن الله لشيء ما اذن لنبي حسن الصوت بالقرآن يجهر به" (متفق عليه) حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ نے کسی چیز کے لئے ایسا حکم نہیں دیا (ایسا کان نہیں لگایا) جیسا قرآن کو بہ جہر خوش آواز کے ساتھ کسی نبی کے لئے حکم دیا ۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
وعن البراء بن عازب رضي الله عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "حسنوا القرآن باصواتكم فان الصوت الحسن يزيد القرآن حسنا" (رواه الدارمي)
براء بن عازب رض سے مروی ہے کہا میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ اپنی آوازوں سے قرآن کو زینت دو کیونکہ اچھی آواز قرآن کے حسن میں زیادتی کرتی ہے ۔ (قرآن کے حسن کو بڑھا دیتی ہے) ۔ (دارمی)
حدیث نبوی ﷺ
وعن عائشة رضي الله عنها قالت ذكر عند رسول الله صلى الله عليه وسلم الشعر فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "هو كلام فحسنه حسن وقبيحه قبيح" (رواه الدارقطني وروى الشافعي عن عروة مرسلا)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس شعر کا تذکرہ آیا تو آپ نے فرمایا وہ ایک کلام ہے اس میں کا اچھا اچھا ہے اور اس میں کا برا برا ۔ (دارقطنی)
حدیث نبوی ﷺ
عن بريدة رضي الله عنه قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول "ان من البيان لسحرا وان من العلم جهلا وان من الشعر حكما وان من القول عيالا" (رواه ابو داود)
بریدہ رض سے مروی ہے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا کہ بعض...
۱۰۴ ...بیان جادو ہوتے ہیں اور بعض دانائی نادانی ہے اور بعض شعر حکمت والے ہوتے ہیں (سراپا حکمت ہوتے ہیں) اور بعض باتوں کے پیچھے بہت سی باتیں لگی رہتی ہیں ۔ (ابو داؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضي الله عنها قالت كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يضع لحسان منبرا في المسجد يقوم عليه قائما يفاخر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم او ينافح ويقول رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان الله يؤيد حسان بروح القدس ما نافح او فاخر عن رسول الله صلى الله عليه وسلم" (رواه البخاري)
حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان کے لئے مسجد میں منبر رکھا تھا وہ اس پر کھڑے ہوتے اور رسول اللہ صلعم کی جانب سے فخر کرتے یا مدافعت کرتے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے کہ اللہ تائید کرتا ہے حسان کی روح القدس سے جب تک وہ مدافعت کرتے رہتے ہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی جانب سے فخر کرتے رہتے ہیں ۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
وعن عائشة رضي الله عنها قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم "اعلنوا هذا النكاح واجعلوه في المساجد واضربوا عليه بالدفوف" (رواه الترمذي)
حضرت عائشہ سے مروی ہے اس نکاح کا اعلان کرو اور اس کو مسجدوں میں کیا کرو اور اس پر دف پیٹا کرو ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن محمد بن حاطب الجمحي رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال "ما بين الحلال والحرام الصوت والدف في النكاح" (رواه احمد والترمذي والنسائي وابن ماجة)
محمد بن حاطب جمحی رض سے روایت ہے حلال اور حرام کے درمیان نکاح میں آواز...
۱۰۵ ...اور دف کا فرق ہے ۔ (احمد، ترمذی، نسائی، ابن ماجہ)
حدیث نبوی ﷺ
وعن عائشة رضي الله عنها قالت زفت امرأة الى رجل من الانصار فقال نبي الله صلى الله عليه وسلم "اما كان معكم لهو فان الانصار يعجبهم اللهو" (رواه البخاري)
حضرت عائشہ رض سے مروی ہے ایک عورت انصار میں سے ایک شخص کے ساتھ شبِ زفاف کے لئے بھیجی گئی تو نبی صلعم نے فرمایا کیا تمہارے ساتھ کچھ گانا بجانا نہ تھا کیونکہ انصار کو گانا بجانا پسند آتا ہے ۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضي الله عنها قالت والله لقد رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقوم على باب حجرتي والحبشة يلعبون بالحراب ورسول الله صلى الله عليه وسلم ليسترني بردائه لانظر الى لعبهم بين اذنه وعاتقه ثم يقوم من اجلي حتى اكون انا التي انصرف فاقدروا قدر الجارية الحديثة السن الحريصة على اللهو (متفق عليه)
بی بی عائشہ رض نے فرمایا قسم خدا کی میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے کہ آپ میرے حجرے پر قیام فرماتے ہیں اس حال میں کہ حبشی لوگ نیزوں سے کھیلتے ہیں (نیزوں کے کرتب دکھاتے ہیں) اور رسول اللہ صلعم مجھے چھپائے ہوتے ہیں اپنے کان اور کندھوں کے درمیان اپنی چادر سے تاکہ میں ان کا کھیل دیکھوں پھر آپ میری وجہ سے کھڑے رہتے ہیں یہاں تک کہ میں ہی وہ ہوتی ہوں جو لوٹ جائے پس ایک کم سن کھیل کود پر حریص لڑکی کی قدر کرو ۔ (متفق علیہ)
"خل ولتعلم يهود ان في ديننا فسحة واني بعثت بالحنيفية السمحة" (الديلمي عن عائشة) حضرت عائشہ سے مروی ہے تا کہ یہود جان لیں کہ ہمارے دین میں وسعت ہے...
۱۰۶ ...اور میں آسان یک سو دین کے لئے بھیجا گیا ہوں ۔ (دیلمی)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضي الله عنها قالت ان ابا بكر دخل عليها وعندنا جاريتان في ايام منى تدفقان وتضربان وفي رواية تغنيان بما تقاولت الانصار يوم بعاث والنبي صلى الله عليه وسلم متغش بثوبه فانتهرهما ابو بكر فكشف النبي صلى الله عليه وسلم عن وجهه فقال "دعهما يا ابا بكر فانها عيد" وفي رواية "يا ابا بكر ان لكل قوم عيدا وهذا عيدنا" (متفق عليه)
حضرت عائشہ رض سے مروی ہے آپ نے فرمایا کہ ابو بکر ان کے پاس آئے اور ہمارے پاس دو لڑکیاں تھیں جو دف بجا رہی تھیں منی کے زمانے میں (اور تالیاں بجا رہی تھیں) اور ایک روایت میں ہے کہ گا رہی تھیں ان اشعار کو جو یوم بعاث کے متعلق انصار نے کہا تھا (بعاث مقام کا نام ہے جہاں جنگ ہوئی تھی) اور نبی صلعم کپڑا اوڑھے ہوئے تھے ۔ ابو بکر نے ان دونوں کو ڈانٹا تو رسول اللہ صلعم نے اپنے چہرہ مبارک سے چادر ہٹائی ، پھر فرمایا اے ابو بکر انھیں چھوڑ دو کیونکہ عید ہے ۔ اور ایک روایت میں ہے ، اے ابو بکر ہر قوم کے لئے ایک عید ہوتی ہے اور یہ ہماری عید ہے ۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن بريدة رضي الله عنه قال خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم في بعض مغازيه فلما انصرف جاءت جارية سوداء فقالت يا رسول الله اني كنت نذرت ان ردك الله صالحا ان اضرب بين يديك بالدف واتغنى قال لها "ان كنت نذرت فاضربي والا فلا" فجعلت تضرب فدخل ابو بكر وهي تضرب ثم دخل علي وهي تضرب ثم دخل عثمان وهي تضرب ثم دخل عمر فالقت الدف تحت استها ثم قعدت عليه...
۱۰۷ فقال رسول الله صلى الله عليه وسلم "ان الشيطان يخاف منك يا عمر! اني كنت وهي تضرب فدخل ابو بكر وهي تضرب ثم دخل علي وهي تضرب ثم دخل عثمان وهي تضرب فلما دخلت انت يا عمر! القت الدف" (رواه احمد والترمذي وصححه) حضرت بریدہ سے روایت ہے ۔ انھوں نے کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم غزوات کے لئے نکلے جب واپس تشریف لائے تو ایک کالی عورت آئی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہا اے اللہ کے رسول میں نے نذر مانی تھی کہ اگر اللہ تعالیٰ آپ کو صحت سلامت واپس لائے تو میں آپ کے حضور میں دف بجاؤں گی اور گانا گاؤں گی آپ نے اس سے فرمایا اگر تو نے نذر مانی ہے تو بجا لے اور گا لے ورنہ نہیں پس اس نے دف بجانا شروع کیا اندریں حال ابو بکر صدیق تشریف لائے وہ بدستور دف بجاتی رہی بعد ازاں علی تشریف لائے وہ عورت اپنے فعل میں مصروف رہی بعد ازاں عثمان تشریف لائے وہ بدستور دف بجاتی رہی بعد ازاں عمر تشریف لائے تو دف کو پھینک کر چھوڑ دیا اور اس کے اوپر بیٹھ گئی پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا شیطان تم سے خوف کھاتا ہے اے عمر آپ نے فرمایا میری موجودگی میں یہ دف بجاتی رہی حتیٰ کہ ابو بکر آئے پھر بھی بجاتی رہی بعد ازاں علی آئے پھر بھی بجاتی رہی بعد ازاں عثمان آئے پھر بھی بجاتی رہی لیکن جب تم آئے اے عمر تو اس نے دف کو رکھ دیا ۔ (اس کی روایت احمد اور ترمذی نے کی اور صحیح کہا)
حدیث نبوی ﷺ
عن عامر بن سعد رضي الله عنه قال دخلت على قرظة بن كعب وابي مسعود الانصاري في عرس فاذا جوار يغنين فقلت اي صاحبي رسول الله صلى الله عليه وسلم واهل بدر يفعل هذا عندكم فقالا اجلس ان شئت فاسمع وان شئت فاذهب فانه قد رخص لنا اللهو عند العرس (رواه النسائي)
عامر بن سعد رض سے روایت ہے انھوں نے کہا میں قرظہ بن کعب اور ابو مسعود انصاری کے پاس ایک شادی میں گیا تو کیا دیکھتا ہوں کہ لونڈیاں گا رہی ہیں میں نے کہا اے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابیو! اور شریکِ جنگِ بدر رہنے والو تم لوگوں کے پاس یہ کام کیا جاتا ہے تو...
۱۰۸ ...کیا جاتا ہے تو ان دونوں نے کہا کہ اگر تو چاہتا ہے تو بیٹھ ورنہ چلا جا کیونکہ ہم کو شادی میں گانے کی اجازت ملی ہے (نسائی نے روایت کی) ۔ (اہل علم کی جماعتوں میں سے بعض نے اس بارے میں کئی تصنیفات لکھے ہیں لیکن ان کو اہل علم کی ایک جماعت نے ضعیف سمجھا ، یہاں تک کہ ابن حزم نے کہا کہ اس بارے میں کوئی حدیث کبھی بھی صحت پر نہیں اُتری ہے اور ہر وہ چیز جو اس بارے میں ہے وہ موضوع ہے ۔ اور انھوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ابو عامر اور ابو مالک الاشعری کی حدیث مذکورہ بالا منقطع ہے بخاری اور ہشام کے درمیان اور گانے کے بارے میں لہو و لعب کے آلات اور اُن کے بغیر کے متعلق بھی اختلاف کیا گیا ہے ۔ جمہور اس کی حرمت کی طرف گئے ہیں مذکورہ بالا احادیث سے استدلال کرتے ہوئے اور مدینہ والے اور علمائے ظاہر میں سے جو ان کے موافق ہیں اور صوفیہ کی ایک جماعت گانا سننے کی اجازت کی جانب گئے ہیں اگرچہ بانسری اور باجے کے ساتھ ہو اور رویانی حسن قفال نے بھی بیان کیا ہے مالک ابن انس کا مذہب باجے کے ساتھ گانے کو جائز رکھتا ہے اور جائز بتانے والے کہتے ہیں کہ ابو مالک اور ابو عامر کی حدیث کی اسناد میں صدقہ ابن خالد اور علی ابن جنید ہیں جنھوں نے یحییٰ ابن معین سے روایت کی ہے وہ قابل اعتبار نہیں اور مزی نے احمد سے جو روایت کی ہے ٹھیک نہیں ہے و نیز "لیستحلون" کا لفظ تحریم کے لئے صریح نہیں ہے ۔ ابو بکر ابن عربی نے اس کے کئی معنی بیان کئے ہیں ان میں سے ایک یہ ہے کہ گانے والا یہ اعتقاد رکھتا ہو کہ یہ حلال ہے دوسری بات یہ ہے کہ وہ مجاز مرسل ہے ان امور کے استعمال کے لئے ۔)
حاشيه: قال الشوكاني في نيل الأوطار جلد (۸) ص ۹۳: قد وضع جماعة من اهل العلم في ذلك مصنفات ولكنه ضعفها جميعا بعض اهل العلم حتى قال ابن حزم انه لا يصح في الباب حديث ابدا وكل ما فيه فموضوع وزعم ان حديث ابي عامر وابي مالك الاشعرى المذكور منقطع فيما بين البخاري وهشام...
۱۰۹ (حاشیہ نیل الاوطار للشوکانی): وقد اختلف في الغناء مع اله من الات الملاهي وبدونها فذهب الجمهور الى التحريم مستدلين بما سلف وذهب اهل المدينة ومن وافقهم من علماء الظاهر وجماعة من الصوفية الى الترخص في السماع ولو مع العود واليراع وحكى الروياني عن القفال ان مذهب مالك بن انس اباحة الغناء بالمعازف. قال المجوزون اما حديث ابي مالك وابي عامر ففي اسناده صدقة بن خالد وعلي ابن الجلند عن يحيى بن معين انه ليس بشيء وروى المزي عن احمد انه ليس بمستقيم وايضا ان لفظة يستحلون ليست نصا في التحريم فقد ذكر ابو بكر بن العربي لذلك المعاني احدهما ان المغني يعتقد ان ذلك حلال الثاني ان يكون مجازا عن الاسترسال في استعمال تلك الامور وايضا ان المعازف مختلف في مدلولها فقيل انها الات الملاهي وعن الجوهري انها الغناء والذي في الصحاح انها اللهو وفي حواشی الدمياطي الدفوف ويطلق على الغناء عزف وعلى كل لعب عزف واذا كان اللفظ محتملا لان يكون للالة وبغير الالة لم ينتهض للاستدلال واما حديث ابن عمر وزمارة الراعي فحدیث منكر وايضا لو كان سماعه حراما لما اباحه صلى الله عليه وسلم لابن عمر ولا ابن عمر لنافع ولنهى عنه وامر بكسر الالة لان تاخير البيان عن وقت الحاجة لا يجوز واما سده صلى الله عليه وسلم سمعه فيحتمل انه كما كان يتجنب كثيرا من المباحات كما تجنب ان يبيت وفي بيته درهم او دينار قال ابن النحوي في العمدة وقد روى الغناء وسماعه عن جماعة من الصحابة والتابعين فمن الصحابة عمر رواه ابن عبد البر وغيره وعثمان كما نقله الماوردي وصاحب البيان والرافعي وعبد الرحمن بن عوف كما رواه ابن ابي شيبة وابو عبيدة ابن الجراح كما اخرجه البيهقي وابن ماجة وسعيد بن منصور والواحدي...
۱۱۰ وبلال وعبد الله بن الارقم واسامة بن زيد كما اخرجه البيهقي ايضا وحمزة كما في الصحيح وابن عمر كما اخرجه ابن طاهر والبراء بن مالك كما اخرجه ابو نعيم وعبد الله بن جعفر كما رواه ابن عبد البر وعبد الله بن الزبير كما نقله ابو طالب المكي وحسان كما رواه ابو الفرج الاصبهاني وعبد الله بن عمرو كما رواه الزبير بن بكار وقرظة بن كعب كما رواه ابن قتيبة وخوات بن جبير ورباح المعترف كما اخرجه صاحب الاغاني والمغيرة بن شعبة كما حكاه ابو طالب المكي وعمرو بن العاص كما حكاه الماوردي وعائشة والربيع كما في صحيح البخاري وغيره، والتابعون فسعيد بن المسيب وسالم بن عبد الله بن عمر وابن حسان وخارجة بن زيد وشريح القاضي وسعيد بن جبير وعامر الشعبي وعبد الله بن ابي عتيق وعطاء بن ابي رباح ومحمد بن شهاب الزهري وعمر بن عبد العزيز وسعد بن ابراهيم الزهري واما تابعوهم فخلق لا يحصون منهم الائمة الاربعة وابن عيينة وجمهور الشافعية - انتهى اصل كلام ابن النحوي، واختلف هؤلاء المجوزون فمنهم من قال بكراهته ومنهم من قال باستحبابه قالوا لكونه يرق القلب ويهيج الاحزان والشوق الى الله - هذا ما لخصته من نيل الاوطار للشوكاني
وذكر الشيخ الاجل عبد الواحد البلجرامي في سبع سنابل قال الشيخ الامام العلامة كمال الدين ابو الفضل جعفر بن ثعلب الادفوي امام الامام ابو حنيفة فحكى صاحب التذكرة الحمدونية انه سئل هو وسفيان الثوري عن الغناء فقالا - ليس من الكبائر ولا من اسوء الصغائر وذكر ابن قتيبة انه ذكر عند ابي يوسف رحمه الله تعالى عليه الغناء فذكر قصة جار ابي حنيفة وهي ما حكاه ابن قتيبة وغيره انه كان له جار كان كل ليلة يغني بهذا الشعر:
۱۱۱ أضاعوني وأي فتى أضاعوا * ليوم كريهة وسداد ثغر وكان ابو حنيفة يستمع اليه وانه فقد صوته ليلة فسال عنه فقيل اخذ بالليل وحبس في سجن الامير عيسى فلبس عمامته وتوجه الى الامير وشفع فلما خرج قال له ابو حنيفة أضعناك يا فتى؟ قال بل حفظت، وتمام هذا انه قال له فصر الى ما كنت عليه من غنائك وايناسنا، وحكى الحافظ في رسالته عن ابي يوسف انه كان يحضر مجلس هارون الرشيد وفيه الغناء فبكى احيانا وفي ملتقى الابحر ان الامام دعي الى وليمة فيها لهو قال الامام ابتليت به مرة فصبرت انتهى قال ابو مسهر عبيد الله وحرصا كل معضلة وقال ابن معين ضعيف وقال مرة ليس بشيء وقال ابن المديني منكر الحديث وقال ابن حبان روى موضوعات عن الاثبات واذا روى عن علي بن يزيد اتى بالطامات قال البخاري علي بن يزيد ضعيف ۱۲ الشوكاني
حاشیہ ۲: اور نیز معازف کے معنی میں اختلاف ہے معنی مختلف فیہ ہیں بعضوں نے کہا کہ وہ اُس کے معنی آلات لہو ہیں اور جوہری سے مروی ہے کہ وہ گانا ہے اور صحاح میں ہے کہ اُس کے معنی لہو ہیں ۔ دمیاطی کے حاشیہ میں اُس کے معنی دف کے ہیں اور گانے پر بھی لفظ "عزف" بولا جاتا ہے اور ہر کھیل کی چیز کو بھی عزف کہتے ہیں اور جب لفظ میں اس بات کا احتمال ہے کہ وہ کسی آلہ کے لئے ہے یا بغیر آلے کے لئے ہے تو دلیل قائم نہیں ہو سکتی اور ابن عمر کی حدیث میں جو چرواہے کی بانسری کا ذکر ہے وہ حدیث منکر ہے (دوسری احادیث کے مخالف ہے) ، نیز اگر اس کا سننا حرام تھا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابن عمر کے سننے کو جائز نہ رکھتے اور نہ ابن عمر نافع کے لئے جائز رکھتے اور اُن کو اس سے منع فرماتے اور اُس آلہ کو توڑنے کا حکم فرماتے کیونکہ جس وقت بیان کرنے کی ضرورت ہو اُس وقت...
۱۱۲ بیان نہ کرنا جائز نہیں ۔ لیکن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا اپنے گوش مبارک بند کر لینا احتمال رکھتا ہے اس بات کا جس طرح آپ بہت سے مباحات سے پرہیز فرماتے تھے یہ بھی اسی قسم سے تھا جس طرح آپ گھر میں کوئی درہم یا دینار رکھ کر رات گزارنے سے اجتناب فرمایا کرتے تھے ۔ ابن نحوی نے کتاب عمدہ میں لکھا ہے کہ گانا اور اس کا سننا صحابہ اور تابعین کی ایک جماعت سے مروی ہے صحابہ میں سے حضرت عمر رض ہیں اس کو ابن عبد البر وغیرہ نے روایت کی ہے اور حضرت عثمان رض ہیں جس کو ماوردی اور صاحب البیان اور رافعی نے نقل کیا ہے اور عبد الرحمن بن عوف رض ہیں جس طرح کہ ابن ابی شیبہ نے روایت کی اور ابو عبیدہ بن جراح رض ہیں جس طرح بیہقی اور ابن ماجہ نے تخریج کی ہے اور سعید بن منصور اور واحدی اور بلال اور عبد اللہ بن ارقم اور اسامہ بن زید ہیں جس کو بھی بیہقی نے لکھا ہے اور حمزہ رض ہیں جس طرح صحیح میں ہے اور ابن عمر ہیں جس کو ابن طاہر نے لکھا ہے اور براء ابن مالک ہیں جس کو ابو نعیم نے لکھا ہے اور عبد اللہ بن جعفر ہیں جس کو ابن عبد البر نے روایت کی ہے اور عبد اللہ بن زبیر ہیں جس کو ابو طالب مکی نے نقل کیا ہے اور حسان ہیں جس کو ابو الفرج اصفہانی نے لکھا ہے اور عبد اللہ بن عمرو ہیں جس کی روایت زبیر بن بکار نے کی ہے اور قرظہ بن کعب ہیں جس کو ابن قتیبہ اور خوات بن جبیر نے روایت کی ہے اور رباح المعترف ہیں جس کو صاحب الاغانی نے لکھا ہے اور مغیرہ بن شعبہ ہیں جس کا بیان ابو طالب مکی نے کیا ہے اور عمرو بن عاص ہیں جس کو ماوردی نے بیان کیا ہے اور بی بی عائشہ رض اور ربیع ہیں جس کی روایت صحیح بخاری وغیرہ میں موجود ہے اور تابعین میں سے سعید بن مسیب اور سالم بن عمر اور ابن حسان اور خارجہ بن زید اور قاضی شریح اور سعید بن جبیر اور عامر الشعبی اور عبد اللہ بن ابی عتیق اور عطاء بن ابی رباح اور محمد بن شہاب الزہری اور عمر بن عبد العزیز اور سعد بن ابراہیم الزہری اور تابعین میں سے بہت سی مخلوق ہے جس کا شمار نہیں کیا جا سکتا ۔ ان میں سے...
۱۱۳ ائمہ اربعہ ہیں اور ابن عیینہ ہیں اور جمہور شوافع ہیں ۔ شوکانی کا بیان ختم ہوا ۔ ابن نحوی کے کلام کا اصول یہ ہے کہ گانے کو جائز سمجھنے والے اختلاف رکھتے ہیں اُن میں سے بعض اُس کے کراہت کے قائل ہیں اور بعض اُس کے مستحب ہونے کے ، اس لئے کہ وہ دل کو نرم کرتا ہے اور شوق الی اللہ کو جوش میں لاتا ہے یہ وہ ہے جس کو میں نے شوکانی کے نیل الاوطار سے بطور خلاصہ کے لیا ہے ۔
اور شیخ الاجل عبد الواحد بلگرامی نے انھوں نے سبع سنابل میں لکھا ہے کہ شیخ امام علامہ کمال الدین ابو الفضل جعفر بن ثعلب الادفوی نے کہا ابو حنیفہ کے متعلق صاحب تذکرہ حمدونیہ نے یہ بیان کیا ہے کہ ان سے اور سفیان ثوری سے گانے کے متعلق پوچھا گیا تو دونوں نے کہا کہ وہ بڑے گناہوں میں سے نہیں ہے اور چھوٹے گناہوں میں سے بھی برا نہیں ہے اور ابن قتیبہ نے ذکر کیا ہے کہ ابو یوسف کے پاس گانے کا ذکر ہوا تو انھوں نے ابو حنیفہ کے پڑوسی کا قصہ فرمایا اور اس کو ابن قتیبہ وغیرہ نے بیان کیا ہے کہ آپ کا ایک پڑوسی تھا ہر رات یہ شعر گایا کرتا تھا: مجھے لوگوں نے کھو دیا اور کیسے جوانمرد کو کھو دیا جو بوقتِ جنگ اور نگرانیِ سرحد کے وقت مجھے کھو دیا اور ابو حنیفہ اس کی طرف متوجہ ہو کر سنا کرتے تھے اور ایک رات آپ نے اُس کی آواز نہ سنی تو اس کے متعلق دریافت فرمایا تو آپ کو بتلایا گیا رات میں پایا گیا اور امیر عیسیٰ کے قید خانہ میں قید کر دیا گیا اور آپ نے عمامہ پہنا اور امیر کے پاس گئے اور سفارش کی پھر جب وہ شخص نکلا تو آپ نے اُس سے کہا اے جوانمرد ہم نے تجھ کو کھو دیا تھا؟ تو اس نے کہا آپ نے کھو دیا نہیں بلکہ حفاظت کی اور یہ قصہ ختم اس طرح ہوتا ہے کہ آپ نے اس سے کہا تم اپنے گانے کے اور ہم کو مانوس کرنے کے جس مشغل پر تھے اس کی طرف چلو ۔ اور حافظ نے اپنے رسالے میں ابو یوسف سے روایت کی ہے کہ وہ ہارون الرشید کی مجلس میں جایا کرتے تھے اور اُس میں گانا ہوا کرتا تھا اور اس میں کبھی روتے بھی تھے ۔
صفحہ ۱۱۴ (اسکین 121.jpg)(The Legal Status of Music and Singing, and Narrator Criticism)
۱۱۴ عه قلت: وذلك اذا كان في الغناء فذكر النساء بعينها. ۱۳
اور ملتقى الأبحر میں ہے کہ امام (ابو یوسف) بلائے گئے ایک ولیمہ میں جس میں گانا بجانا تھا۔ امام نے کہا میں اُس میں ایک بار مبتلا ہوا تھا اور صبر کیا۔ ابو مہر نے کہا ہے عبید اللہ نہایت دشواریوں والا شخص ہے (یعنی اس کی باتوں کو ماننا بڑی مشکل چیز ہے) اور ابن معین نے کہا کہ وہ ضعیف ہے اور انھوں نے بعض وقت کہا وہ کچھ نہیں (قابل اعتماد نہیں) ابن مدینی نے کہا کہ وہ منکر الحدیث ہے (حدیث کا منکر ہے) اور ابن حبان نے کہا کہ اُس نے قابل بھروسہ لوگوں سے موضوع روایتیں کی ہیں اور جب اُس نے علی بن یزید سے روایت کی تو آفتیں برپا کر دیں اور بخاری نے کہا کہ علی بن یزید بھی ضعیف ہے۔
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابن عباس رضی الله عنه أن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «إن الله حرم الخمر والميسر والكوبة وكل مسكر حرام» - (رواه احمد)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا کہ اللہ تعالیٰ نے حرام کر دیا ہے شراب اور جوئے اور پانسوں کو اور ہر نشہ والی چیز حرام ہے۔ (احمد نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
«الغناء ينبت النفاق في القلب كما ينبت الماء البقل» (ابن ابی الدنیا فی ذم الملاھی عن ابن مسعود عن عبد الرحمن بن غنم رضی الله تعالى عنهما) - یہ اُس وقت ہوتا ہے جب گانے میں معین عورتوں کا ذکر ہو۔
حدیث نبوی ﷺ
قال حدثني ابو عامر او ابو مالك الاشعري سمع النبي صلى الله عليه وسلم يقول: «ليكونن من امتي قوم يستحلون الحر والحرير والخمر والمعازف» (اخرجه البخاري)
ابو مالک الاشعری نے نبی صلعم کو فرماتے سنا کہ میری امت میں ایسے لوگ ضرور ہوں گے جو شرمگاہوں کو اور ریشم اور شراب اور باجوں کو حلال کر لیں گے۔ (بخاری)
صفحہ ۱۱۵ (اسکین 122.jpg)(Prohibition of Flutes/Instruments, and Exposition of Ecstasy, Weeping, and Swooning)
۱۱۵ عن نافع عن ابن عمر رضی الله عنهما: سمع صوت زمارة راع فوضع اصبعيه في اذنيه وعدل راحلته إلى الطريق وقال: رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم سمع زمارة راع فصنع مثل هذا (رواه احمد وابوداود وابن ماجة)
نافع بن عمر نے سنا ایک چرواہے کے بانسری کی آواز کو تو اپنی انگلیاں اپنے کانوں میں رکھ لیں اور راستہ بدل دیا اپنی سواری کے راستے کی طرف اور کہا کہ میں نے رسول اللہ صلعم کو دیکھا ہے کہ آپ نے چرواہے کی بانسری کو سنا تو اسی طرح کیا۔ (ابوداود - ابن ماجه)
حدیث نبوی ﷺ
عن عبيد الله بن زحر عن على بن يزيد عن القاسم عن ابي امامة رضى الله عنهم اجمعين عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «ان الله بعثني رحمة وهدى للعالمين وامرنى ان امحق المزامير والكبارات» (رواه الترمذي)
عبید الله بن زحر عن علی بن یزید عن القاسم عن ابو امامہ رض سے مروی ہے نبی کریم صلعم نے فرمایا: اللہ نے مجھے رحمت اور عالمین کے لئے ہدایت بنا کر بھیجا ہے اور مجھے حکم فرمایا ہے کہ میں مزامیر (منھ سے بجانے کے آلات) اور طبل کو فنا کر دوں۔ (ترمذی)
آیتِ قرآنی
في البكاء والوجد والحزن والصعق قال الله تعالى: فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا وَخَرَّ مُوسَى صَعِقًا (ج ۹ - اعراف - ع ۱۸)
وجد اور غم اور چیخیں مارنے بیہوش ہونے کے بیان میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر جب اُن کے پروردگار نے پہاڑ پر تجلی کی تو اس کو ریزہ ریزہ کر دیا اور موسی چیخ مار کر بے ہوش ہو کر گر پڑے۔ (ج ۹ - الاعراف)
صفحہ ۱۱۶ (اسکین 123.jpg)(Reverential Awe of Allah, Trembling of Hearts, and the Prophet's Gentle Smile)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، قرآن سے اُن لوگوں کی جلدوں پر رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں جو اپنے پروردگار سے کانپتے ہیں پھر ان کی جلدیں اور ان کے دل اللہ کی یاد کی جانب نرم ہو جاتی ہیں (اللہ کی یاد کے قابل بن جائیں) یہ اللہ کی ہدایت ہے وہ جس کو چاہتا ہے منزل مقصود پر پہونچاتا ہے۔ (ج ۲۳ - زمر)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿وَيَخِرُّونَ لِلْأَذْقَانِ يَبْكُونَ وَيَزِيدُهُمْ خُشُوعًا﴾ (ج ۱۵ - بنی اسرائیل - ع ۱۲)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور وہ ٹھوڑیوں کے بل گر پڑتے ہیں روتے ہیں اور ان کا خشوع زیادہ ہو جاتا ہے اور اُن کا عجز و نیاز بڑھا دیتا ہے۔ (ج ۱۵ - بنی اسرائیل)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضى الله عنها قالت: ما رايت رسول الله صلى الله عليه وسلم مستجمعا قط ضاحكا حتى ارى لهواته انما كان يتبسم (اخرجه الخمسة الا النسائي - تيسير - ج ۱ - ص ۱۹۱)
بی بی عائشہ رضہ نے فرمایا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی خوب ہنسنے والا نہیں دیکھا کہ میں آپ کے لہوات دیکھ سکوں (زبان کا کوا) صرف آپ تبسم فرمایا کرتے تھے۔ (خمسہ نے تخریج کی سوائے نسائی کے ۔ تیسیر)
صفحہ ۱۱۷ (اسکین 124.jpg)(The Creaking of the Heavens, Angels in Prostration, and Awe During Quranic Recitation)
۱۱۷ عن ابي ذر رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «انى ارى ما لا ترون واسمع ما لا تسمعون، اطت السماء وحق لها ان تئط، ما فيها موضع اربع اصابع الا وفيه ملك واضع جبهته لله تعالى ساجدا لله، لو تعلمون ما اعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا، ولما تلذذتم بالنساء على الفرش، ولخرجتم الى الصعدات تجارون الى الله تعالى، لوددت اني شجرة تعضد» مدرج في الحديث من قول ابي ذر.
ابو ذر سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں دیکھتا ہوں وہ چیزیں جو تم نہیں دیکھتے ہو اور سنتا ہوں وہ چیزیں تم نہیں سنتے ہو۔ آسمان چرچرا رہا ہے اور اس کا چرچرانا سزاوار ہے کہ اُس میں چند انگل جگہ بھی نہیں مگر یہ کہ کوئی نہ کوئی فرشتہ اپنا ماتھا اللہ کے لئے ٹیکے ہوئے ہے (اللہ کے سجدے میں ہے)۔ اگر تم وہ چیزیں جانتے جو میں جانتا ہوں تو تم ہنستے تھوڑا اور روتے بہت اور بستروں پر عورتوں سے لذت یاب نہ ہوتے اور پہاڑوں کی جانب نکل جاتے اللہ تعالیٰ کی پناہ میں ہونے کے لئے۔ میں تمنا کرتا ہوں کہ ایسا درخت ہوتا جس کو کاٹ لیا جاتا ہے اور یہ الفاظ ابوذر کی جانب سے بڑھائے ہوئے ہیں۔
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمرو رضى الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم سمع قارئا يقرا: ﴿إِنَّ لَدَيْنَا أَنْكَالًا وَجَحِيمًا﴾ فصعق (ابن النجار - كنز ج ۴ - ص ۲۲)
ابن عمرو سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی پڑھنے والے کو یہ پڑھتے سنا کہ ہمارے پاس سزائیں ہیں سخت تو آپ بے ہوش ہو گئے یا چیخ ماری۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن اسماء قالت ما كان احد من السلف يغشى عليه ولا يصعق عند تلاوة القرآن وانما كانوا يبكون ويقشعرون ثم تلين جلودهم وقلوبهم الى ذكر الله (اخرجه رزين - تيسير - كلكته - ص ۱۱۸)
صفحہ ۱۱۸ (اسکین 125.jpg)(The State of the Early Predecessors, Allah's Joy at Repentance, and Spiritual Contraction and Expansion)
۱۱۸ اسماء رض نے کہا گذشتہ لوگوں میں کوئی ایسا نہ تھا کہ اس پر غشی طاری ہو اور نہ قرآن پڑھنے کے وقت چیختا یا غش کھاتا وہ تو صرف روتے تھے اور ان کے رونگٹے کھڑے ہو جاتے تھے پھر اُن کی جلدیں اور ان کے دل اللہ کی یاد کے لئے نرم پڑ جاتے تھے۔ (رزین نے اس کی تخریج کی۔ تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن الحارث بن سويد رضى الله عنه قال حدثنا عبد الله بن مسعود قال سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول: «الله افرح بتوبة عبده المؤمن من رجل نزل فى ارض دوية مهلكة...» الى قوله ثم قال: «اللهم انت عبدي وانا ربك اخطأ من شدة الفرح» (رواه الترمذي - تيسير)
حارث بن سوید سے مروی ہے میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے، بے شبہ اللہ زیادہ خوش ہونے والا ہے اپنے مومن بندے کی توبہ سے بہ نسبت اس شخص کے جو ایک بیابان میں اترا ہو یہاں تک کہ آپ نے فرمایا: یا اللہ تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب ہوں۔ انتہائے خوشی میں اُس نے غلطی کی۔ (ترمذی ، تیسیر)
آیتِ قرآنی
باب في القبض والبسط قال الله تعالى: ﴿وَالضُّحَى وَاللَّيْلِ إِذَا سَجَى مَا وَدَّعَكَ رَبُّكَ وَمَا قَلَى وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى﴾ (ج ۳۰ - والضحى - ع ۱)
تنگ دلی اور انبساط کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے، چاشت کے وقت کی قسم اور رات کی قسم جب کہ وہ چھا جائے (اے نبی!) تم کو تمہارے پروردگار نے نہ چھوڑا اور نہ تمہیں ناپسند کیا ، اور بے شبہ ہر بعد کی حالت تمہارے لئے بہتر ہوگی بہ نسبت پہلی کے۔ (ج ۳۰ ۔ والضحی)
صفحہ ۱۱۹ (اسکین 126.jpg)(Transition of Spiritual States, and Chapter on Righteous Dreams of the Prophets)
۱۱۹ عن ابن عباس رضی الله عنه في قوله تعالى: ﴿لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ﴾ قال: حال بعد حال، قال: هذا نبيكم صلى الله عليه وسلم (اخرجه البخاري)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اس آیت کے بارے میں: ضرور تم ایک حال سے دوسرے حال پر بدلتے چلے جاؤ گے، یہ تمہارے نبی نے فرمایا ہے کہ ایک حال سے دوسرے حال پر۔ (بخاری)
آیتِ قرآنی
باب في الرؤياء الصالحة قال الله تعالى حكاية عن ابراهيم: ﴿يَا بُنَيَّ إِنِّي أَرَى فِي الْمَنَامِ أَنِّي أَذْبَحُكَ فَانْظُرْ مَاذَا تَرَى قَالَ يَا أَبَتِ افْعَلْ مَا تُؤْمَرُ سَتَجِدُنِي إِنْ شَاءَ اللَّهُ مِنَ الصَّابِرِينَ﴾ (ج ۲۳ - صافات - ع ۳)
نیک (اچھے) خوابوں کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، اے میرے پیارے بچے میں خواب میں دیکھ رہا ہوں تجھ کو ذبح کر رہا ہوں پس غور کر کہ تیری کیا رائے ہے، عرض کی بابا جان کر ڈالئے جو آپ کو حکم دیا گیا ہے۔ اگر اللہ نے چاہا تو آپ مجھے صبر کرنے والوں میں سے پائیں گے۔ (ج ۲۳ - الصافات)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى حكاية عن يوسف: ﴿يَا أَبَتِ إِنِّي رَأَيْتُ أَحَدَ عَشَرَ كَوْكَبًا وَالشَّمْسَ وَالْقَمَرَ رَأَيْتُهُمْ لِي سَاجِدِينَ﴾ (ج ۱۲ - يوسف - ع ۱)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے سورہ یوسف میں: بابا جان میں نے گیارہ ستارے اور آفتاب اور چاند کو دیکھا ہے کہ وہ مجھے سجدہ کر رہے ہیں۔ (ج ۱۲ - یوسف)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿لَقَدْ صَدَقَ اللَّهُ رَسُولَهُ الرُّؤْيَا بِالْحَقِّ﴾ (ج ۲۶ - الفتح - ع ۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بے شبہ اللہ نے اپنے رسول کو سچا خواب دکھایا۔ (ج ۲۶ - الفتح)
صفحہ ۱۲۰ (اسکین 127.jpg)(Glad Tidings of Prophethood and Beholding the Holy Prophet (pbuh))
۱۲۰ وقال الله تعالى: ﴿لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ﴾ (ج ۱۱ - يونس - ع ۷)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نیک لوگوں کے لئے دنیا میں بھی اور آخرت میں بھی خوش خبری ہے۔ (ج ۱۱ - یونس)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «لم يبق من النبوة الا المبشرات»، قالوا: وما المبشرات؟ قال: «الرؤيا الصالحة» (رواه البخاري)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: نبوت میں سے بجز خوش خبری دینے والوں کے اور کچھ باقی نہ رہا۔ صحابہ نے عرض کیا وہ خوشخبری دینے والے کیا ہیں۔ فرمایا: اچھے خواب۔ (بخاری)
وزاد مالك برواية عطاء بن يسار: «يراها الرجل المسلم او ترى له» (مشكوة - ص ۳۹۲) امام مالک نے عطاء بن یسار سے یہ الفاظ زیادہ کئے ہیں: نیک خواب جس کو مسلم شخص دیکھے یا اس کے متعلق کچھ دیکھے۔ (مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الرؤيا الصالحة جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة» (متفق عليه - مشكوة)
حضرت انس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے، اچھے خواب نبوت کے اجزاء میں سے ۴۶ واں جزو ہے (۲۳ سال میں چھ مہینے حضرت کو خواب نظر آتے رہے اور چھ ماہ ۲۳ سال کا ۴۶ واں حصہ ہے)۔
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي قتادة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من راني فقد راى الحق» (متفق عليه)
ابو قتادہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: جس نے مجھے دیکھا اس نے حق دیکھا۔ (متفق علیہ)
صفحہ ۱۲۱ (اسکین 128.jpg)(Beholding the Prophet (pbuh) in Vision, Injunctions on Dreams, and the Dream Perched on a Bird's Talon)
۱۲۱ عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من راني في المنام فسيراني في اليقظة ولا يتمثل الشيطان بي» (متفق عليه)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: جس نے مجھے خواب میں دیکھا تو قریب ہے وہ مجھے بیداری میں دیکھے گا، اور شیطان میری شکل نہیں لے سکتا۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي درداء رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «الرؤيا الصالحة من الله والحلم من الشيطان، فاذا راى احدكم ما يحب فلا يحدث به الا من يحب، واذا راى ما يكره فليستعذ بالله من شرها ومن شر الشيطان، وليتفل ثلاثا ولا يحدث بها احدا فانها لن تضره» (متفق عليه - مشكوة)
ابو درداء رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: اچھا خواب اللہ کی طرف سے ہے اور برا خواب شیطان کی طرف سے ہے پھر جب تم میں سے کوئی شخص ایسی چیز دیکھے جس کو وہ پسند کرتا ہو تو اس کو بیان نہ کرے بجز اس شخص کے جس سے محبت رکھتا ہو اور جب کوئی ایسی چیز دیکھے جس کو ناپسند کرتا ہو تو چاہیئے کہ وہ اُس کی برائی اور شیطان کی برائی سے اللہ کی پناہ طلب کرے اور تین بار تھو تھو کر دے اور اس کو کسی سے بیان نہ کرے تو وہ اُسے ضرر نہ دے گا۔ (متفق علیہ - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي رزين العقيلي رضي الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «رؤيا المؤمن جزء من ستة واربعين جزءا من النبوة، وهي على رجل طائر ما لم يحدث بها، فاذا حدث وقعت» واحسبه قال: «لا تحدث الا حبيبا او لبيبا» (رواه الترمذى - مشكوة - ص ۳۹۲)
ابورزین عقیلی رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ ایمان دار کا خواب
صفحہ ۱۲۲ (اسکین 129.jpg)(Warning Against Fabricated Dreams, Dreams at Dawn, and Chapter on Beholding Lights and Hearing Voices)
۱۲۲ نبوت کے ۴۶ اجزاء میں سے ایک جزو ہے اور وہ (گویا) پرندے کے پاؤں پر ہے یعنی اُسے ٹکاؤ کہیں نہیں، جب تک اُسے وہ بیان نہ کرے، پھر جب اس کو بیان کرے تو واقع ہو گیا اور میں خیال کرتا ہوں کہ آپ نے فرمایا کہ بجز کسی دوست یا عقلمند کے کسی سے بیان نہ کرے۔ (ترمذی - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمر رضی الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «من افری الفرى ان يرى الرجل عينيه ما لم تريا» (رواه البخاري)
ابن عمر رض سے مروی ہے، سب میں زیادہ جھوٹ تہمت وہ ہے کہ آدمی اپنی آنکھوں کو وہ چیز دکھائے جس کو اُس کی آنکھوں نے نہیں دیکھا۔ (بخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سعيد رضي الله عنه عن النبي صلى الله عليه وسلم قال: «اصدق الرؤيا بالاسحار» (رواه الترمذي)
ابو سعید رض سے مروی ہے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے فرمایا کہ سویرے کے خواب زیادہ سچے ہوتے ہیں۔ (ترمذی)
آیتِ قرآنی
باب في رؤية الأنوار وسماع الصوت قال الله تعالى: ﴿فَلَمَّا قَضَى مُوسَى الْأَجَلَ وَسَارَ بِأَهْلِهِ آنَسَ مِنْ جَانِبِ الطُّورِ نَارًا قَالَ لِأَهْلِهِ امْكُثُوا إِنِّي آنَسْتُ نَارًا لَعَلِّي آتِيكُمْ مِنْهَا بِخَبَرٍ أَوْ جَذْوَةٍ مِنَ النَّارِ لَعَلَّكُمْ تَصْطَلُونَ * فَلَمَّا أَتَاهَا نُودِيَ مِنْ شَاطِئِ الْوَادِ الْأَيْمَنِ فِي الْبُقْعَةِ الْمُبَارَكَةِ مِنَ الشَّجَرَةِ أَنْ يَا مُوسَى إِنِّي أَنَا اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ﴾ (ج ۲۰ - القصص - ع ۳ / ۴)
انوار کے دیکھنے اور آوازوں کے سننے کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے پھر جب موسی نے وہ خاص مدت پوری کرلی اور اپنی اہلیہ کو...
صفحہ ۱۲۳ (اسکین 130.jpg)(The Call of Moses, Stages of Revelation, and the Auditory Manifestations of Divine Speech)
۱۲۳ لے کر چلے تو پہاڑ کی جانب سے ایک آگ دیکھی تو اپنی اہلیہ سے کہا تم ٹھیر جاؤ میں نے آگ دیکھی ہے شاید میں وہاں سے تمہارے لئے کوئی خبر یا لکڑی (لکڑی پر آگ جلتی ہوئی) تمہارے لئے لاؤں کہ تم تاپ لو (سینک لو) پھر جب وہ اُس کے پاس آئے تو وادی کے سیدھے کنارے سے مبارک مقام میں درخت سے آواز دی گئی کہ اے موسی! میں ہی تمام جہان والوں کا پالنے والا اللہ ہوں۔ (ج ۲۰ - القصص آیت ۳۰)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضی الله عنهما قال اقام رسول الله صلى الله عليه وسلم خمس عشرة سنة يسمع الصوت ويرى الضوء سبع سنين ولا يرى شيئا وثمان سنين يوحى اليه واقام بالمدينة عشرا وتوفي وهو ابن خمس وستين سنة (متفق عليه - مشكوة - ص ۵۲۱)
ابن عباس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے انھوں نے کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پندرہ سال آواز سنتے رہے اور سات سال روشنی ملاحظہ فرماتے رہے اور کچھ نہ دیکھے اور آٹھ سال آپ کی جانب وحی کی جاتی رہی اور آپ مدینے میں دس سال قیام فرمائے اور آپ نے ۶۵ سال کی عمر میں رحلت فرمائی۔ (متفق علیہ - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
«ان كان النبي من الانبياء ليسمع الصوت فيكون بذلك نبيا، وان جبرئيل يأتيني فيكلمني كما ياتى احدكم صاحبه فيكلمه» (ابو نعيم - كنز ج ۶ - ص ۱۱۵)
انبیاء میں سے بعض نبی آواز سنا کرتے تھے اور اسی ذریعہ وہ نبی تھے اور میرے پاس جبرئیل آتے ہیں اور مجھ سے باتیں کرتے ہیں جس طرح تم میں کے کسی کے پاس اس کا دوست آتا ہے اور اُس سے باتیں کرتا ہے۔ (ابو نعیم - كنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
احيانا ياتيني في مثل صلصلة الجرس وهو اشده علي فيفصم عني وقد وعيت عنه ما قال واحيانا يأتيني الملك رجلا فيكلمني فاعي ما...
صفحہ ۱۲۴ (اسکین 131.jpg)(States of Revelation, Trembling of Spirits, and Chapter on the Imaginal Realm and Spirits (Ayat al-Nur))
۱۲۴ يقول وهو اهونه علي (مالك، واحمد، والبخاري، ومسلم، والترمذي، والنسائي، والطبراني، وابن خزيمة - كنز العمال - ج ۶ - ص ۱۱۵) بعض وقت وہ وحی آتی ہے میرے پاس مثل گھنٹی کی جھنجھناہٹ کے اور وہ مجھ پر زیادہ سخت ہوتی ہے اور پھر وہ منقطع ہوتی ہے مجھ سے اس حال میں کہ مجھے یاد ہو جاتی ہے جو کچھ کہ اُس نے کہا اور بعض وقت میرے پاس آدمی کی شکل میں آتا ہے، پھر وہ مجھ سے باتیں کرتا ہے پس میں یاد کرتا جاتا ہوں اس چیز کو جو وہ کہتا جاتا ہے اور وہ مجھ پر زیادہ آسان ہوتی ہے۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضي الله تعالى عنه قال اذا تكلم الله تعالى بالوحي سمع اهل السماء صلصلة كجر السلسلة على الصفا فيصعقون (والحديث اخرجه ابو داود)
ابن مسعود رض سے مروی ہے: اللہ تعالیٰ جب وحی سے کلام فرماتا ہے تو آسمان والے زنجیر کے چٹان پر کھینچنے کی طرح جھنجھناہٹ سنتے ہیں تو وہ بے ہوش ہو جاتے ہیں۔ (ابوداؤد)
۱۲۵ عالم مثال اور عالم ارواح کے بیان میں فرمایا اللہ تعالیٰ نے: «اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے (آسمانوں اور زمین کو وجود دینے والا ظاہر کرنے والا نور ہے) اُس کے نور کی مثال ایک طاق کی سی ہے جس میں ایک چراغ ہے اور چراغ ایک چمنی (قلب مبارک) میں ہے اور چمنی ایسی ہے گویا ایک چمکدار ستارہ، وہ چراغ روشن ہوتا ہے زیتون کے ایک مبارک درخت سے جو نہ مشرقی ہے نہ غربی (وسط میں ہے جس پر مشرقی اور غربی دونوں دھوپ پڑتی ہو) اُس کا تیل قریب ہے کہ روشن ہو جائے (مکہ معظمہ وسط میں ہے حضور کی مثال یہ ہے کہ وہ وسط میں ہیں) اگرچیکہ اُس کو آگ نہ چھوئی ہو (آپ کے جذبات ایسے تھے کہ وحی آنے سے پہلے ہدایت پر تھے) نور پر نور ہے، رہنمائی کرتا ہے اللہ اپنے نور کی جانب جس کو چاہتا ہے اور اللہ لوگوں کے لئے مثالیں بیان فرماتا ہے اور اللہ ہر چیز کو خوب جاننے والا ہے۔ (ج ۱۸ - النور - ع ۵)»
آیتِ قرآنی
قال الله تعالى: ﴿فَأَرْسَلْنَا إِلَيْهَا رُوحَنَا فَتَمَثَّلَ لَهَا بَشَرًا سَوِيًّا﴾ (ج ۱۶ - مريم - ع ۲)
اللہ تعالیٰ نے فرمایا پھر ہم نے اُس کی جانب اپنی روح (جبرئیل) کو بھیجا اور وہ اس کے لئے پوری بشر کی صورت میں نمایاں ہوا۔ (ج ۱۶ - مریم - ع ۲)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَلَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَا يَلْبِسُونَ﴾ (ج ۷ - الانعام - ع ۱)
اللہ تعالی نے فرمایا: اگر ہم اُس کو فرشتہ بناتے تو اُس کو بھی کسی آدمی ہی کی شکل میں بناتے اور اُن پر وہی شبہات ڈالتے جو شبہات ڈال رہے ہیں۔ (ج ۷ - الانعام - ع ۱)
حدیث نبوی ﷺ
«لقد رايت الان منذ صليت لكم الجنة والنار ممثلتين في...»
صفحہ ۱۲۶ (اسکین 133.jpg)(Apparition on the Qiblah Wall, Vision of Medina's Epidemic, and the Earthly Likenesses of Prophets)
۱۲۶ «...قبلة هذا الجدار فلم ار كاليوم من الخير والشر» (البخاري عن انس - كنز)
حضرت انس سے مروی ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میں نے ابھی جب سے کہ تمہیں نماز پڑھائی ہے جنت اور دوزخ کو صورت لئے ہوئے اسی قبلہ کی جانب والی دیوار میں دیکھا ہے۔ آج کی طرح میں نے خیر و شر کو کبھی نہیں دیکھا۔ (بخاری - کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
«عرضت علي الجنة والنار انفا في عرض هذا الحائط فلم ار كاليوم في الخير والشر ولو تعلمون ما اعلم لضحكتم قليلا ولبكيتم كثيرا» (مسلم عن انس - كنز)
حضرت انس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: ابھی ابھی اس دیوار کی عرض میں جنت اور دوزخ میرے سامنے پیش کئے گئے پس آج کے دن کی بھلائی برائی میں نے کبھی نہیں دیکھی اگر تم وہ جانتے جو میں جانتا ہوں یا جو مجھے علم ہو رہا ہے تو تم ہنستے کم اور روتے زیادہ۔ (مسلم - کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
«رايت كان امرأة سوداء ثائرة الراس خرجت من المدينة حتى نزلت بمهيعة فتاولتها ان وباء المدينة نقل اليها» (حم، ت عن ابن عمر - كنز)
حضرت ابن عمرؓ سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں نے دیکھا گویا ایک سیاہ عورت پریشان بال مدینے سے باہر چلی گئی اور وہ مقام مہیعہ میں جا کر نازل ہوئی تو میں نے اس کی تاویل یہ کی ہے کہ مدینے کی وباء اُس جانب منتقل ہو گئی۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن جابر رضى الله عنه ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «عرض علي الانبياء فاذا موسى ضرب من الرجال كانه من رجال شنوءة ورايت عيسى بن مريم فاذا اقرب من رايت به شبها عروة...»
صفحہ ۱۲۷ (اسکین 134.jpg)(Resemblances of Prophets and Angels, Contention of the Exalted Host, and Manifestations of the Divine)
۱۲۷ «...ابن مسعود، ورايت ابراهيم فاذا اقرب من رايت به شبها صاحبكم (يعني نفسه)، ورايت جبرئيل فاذا اقرب من رايت به شبها دحية بن خليفة» (رواه مسلم - مشكوة - ص ۵۰)
حضرت جابر رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: انبیاء میرے سامنے پیش ہوئے تو میں نے دیکھا کہ موسیٰ بنو شنوءة کے مردوں کی قسم جیسے ہیں اور عیسیٰ ابن مریم کو دیکھا تو میں نے جن کو دیکھا ہے اُن میں سے عروہ بن مسعود سے زیادہ مشابہ تھے، اور ابراہیم کو دیکھا تو جن لوگوں کو میں نے دیکھا ہے اُن میں سے تمہارے دوست (خود) سے زیادہ مشابہ تھے، اور جبرئیل کو دیکھا تو یہ میرے دیکھے ہوئے لوگوں میں سے دحیہ بن خلیفہ کے زیادہ مشابہ تھے۔ (مسلم - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
«رايت ربي في احسن صورة فقال لي يا محمد! اتدرى فيم يختصم الملأ الاعلى؟ فقلت يا رب في الكفارات، قال وما الكفارات؟ قلت ابلاغ الوضوء اماكنه على الكراهيات والمشي على الاقدام الى الصلوة وانتظار الصلوة بعد الصلوة» (طب عن عبيد الله بن ابي رافع عن ابيه - كنز ج ۱ - ص ۶۸)
عبد اللہ بن رافع اپنے والد سے روایت کرتے ہیں فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں نے اپنے پروردگار کو بہترین صورت میں دیکھا اُس نے مجھ سے فرمایا اے محمد کیا تم جانتے ہو کہ ملاء اعلیٰ کس باب میں جھگڑا کر رہے ہیں (اختلاف کر رہے ہیں) میں نے کہا اے میرے پروردگار کفارات کے بارے میں، فرمایا کفارات کیا ہیں؟ میں نے کہا وضو کے پانی کو اس کے مقامات پر با وجود ناپسند کرنے کے پہنچانا اور نماز کے لئے پیدل چلنا اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنا۔ (کنز العمال - ج ۱ ص ۶۸)
حدیث نبوی ﷺ
«رايت ربي في حظيرة من الفردوس في صورة شاب عليه تاج يلتمع البصر» (طب عن معاذ بن عفراء - كنز)
صفحہ ۱۲۸ (اسکین 135.jpg)(Beholding the Divine in Vision, Interpreting Milk as Knowledge, and Cosmic Unveiling through Divine Touch)
۱۲۸ معاذ بن عفراء سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں نے اپنے پروردگار کو فردوس کے ایک احاطہ میں ایک جوان کی صورت میں دیکھا جس پر تاج ہے جو نظر کو چکا چوند کر رہا ہے (نظروں میں جگمگا رہا ہے)۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
«رايت ربي في صورة شاب له وفرة» (طب في السنة عن ابن عباس - كنز)
حضرت ابن عباس سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میں نے اپنے پروردگار کو ایک جوان کی صورت میں دیکھا جس کو پٹے (ببریاں) بھی ہیں۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
«بينا انا نائم اذ اتيت بقدح لبن فشربت منه حتى اني لارى الري يخرج في اظفاري ثم اعطيت فضلي عمر بن الخطاب، قالوا: فما اولته يا رسول الله؟ قال: العلم» (حم، ق، ن عن ابن عمر رضي الله عنهما - كنز العمال)
ابن عمر رض سے مروی ہے: اس اثناء میں کہ میں سو رہا ہوں میرے پاس ایک دودھ کا پیالہ لایا گیا تو میں نے اُس سے پیا یہاں تک کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ سیرابی میرے ناخنوں میں سے جاری ہے پھر میں نے اپنے بچے ہوئے کو عمر ابن خطاب کو دیا۔ لوگوں نے کہا: آپ نے اس کی کیا تاویل فرمائی اے اللہ کے رسول؟ فرمایا: علم۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عباس رضی الله عنهما قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم: «اتاني ربي في احسن صورة فقال: يا محمد! فقلت: لبيك ربي وسعديك، قال: هل تدري فيم يختصم الملأ الاعلى؟ قلت: لا، فوضع يده بين كتفي حتى وجدت بردها بين ثديي فعلمت ما في السموات وما في الارض، ثم قال: يا محمد! اتدري فيم يختصم الملأ الاعلى؟ قلت: نعم، في الدرجات والكفارات، ونقل الاقدام الى الجماعات، واسباغ الوضوء في السبرات، وانتظار الصلوة بعد الصلوة، من حافظ عليهن عاش بخير ومات بخير وكان من ذنوبه كيوم ولدته امه، ثم قال: يا محمد!...»
صفحہ ۱۲۹ (اسکین 136.jpg)(Details of Ranks and Expiations, Love for the Destitute, and Prophetic Supplication)
۱۲۹ «...قلت: لبيك وسعديك، قال: اذا صليت فقل: اللهم اني اسالك فعل الخيرات وترك المنكرات وحب المساكين واذا اردت بعبادك فتنة فاقبضني اليك غير مفتون، قال: والدرجات افشاء السلام واطعام الطعام والصلوة بالليل والناس نيام» (اخرجه الترمذي)
ابن عباس رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: میرے پاس میرا پروردگار بہترین صورت میں آیا، پھر فرمایا اے محمد! میں نے کہا حاضر حاضر اے میرے پروردگار اور سعادت در سعادت آپ ہی کے لئے ہے، فرمایا کیا تم جانتے ہو کہ ملاء اعلیٰ کس چیز میں جھگڑ رہے ہیں، میں نے کہا نہیں۔ پس اس نے اپنا ہاتھ میرے دونوں شانوں کے درمیان رکھا یہاں تک کہ میں نے اُس کی برودت اپنے سینے کے درمیان پائی تو مجھے علم ہو گیا اُس چیز کا جو کچھ آسمانوں اور زمین میں ہے۔ پھر فرمایا اے محمد! کیا تم جانتے ہو کہ ملاء اعلیٰ کس چیز میں جھگڑ رہے ہیں۔ میں نے کہا ہاں، درجات اور کفارات اور جماعتوں کی طرف قدموں سے چلنے اور سردی کے اوقات میں وضو کے کامل کرنے میں اور نماز کے بعد نماز کا انتظار کرنے کے متعلق جس نے ان کی پابندی کی وہ اچھی زندگی گزارا اور اچھی موت مرا اور وہ اپنے گناہوں سے اس طرح (الگ ہو جائے گا) گویا کہ اُس کی ماں نے اس کو (ابھی) جنا ہے پھر فرمایا اے محمد! میں نے کہا جی حاضر حاضر اور سعادت در سعادت آپ کے لئے ہے۔ فرمایا جب تم نماز پڑھو تو کہو یا اللہ میں تجھ سے نیکیاں کرنے اور برائیوں کو چھوڑنے اور مسکینوں سے محبت رکھنے کی (توفیق) مانگتا ہوں، اور جب تو اپنے بندوں کے ساتھ کسی فتنہ کا ارادہ فرمائے تو مجھ کو فتنہ سے بچا کر اپنی جانب قبض فرما لے اور فرمایا درجات سلام کو پھیلانا اور کھانا کھلانا اور لوگوں کے سوتے وقت رات میں نماز پڑھنا ہے۔ (ترمذی)
صفحہ ۱۳۰ (اسکین 137.jpg)(Descent of Angels upon Quranic Recitation, and Chapter on Divine Proximity and Co-Presence)
۱۳۰ عن أسيد بن حضير رضى الله عنه قال بينما هو يقرأ من الليل سورة البقرة وفرسه مربوطة عنده اذ جالت الفرس فسكت فسكنت فقرأ فجالت فسكت فسكنت الفرس ثم قرأ فجالت وكان ابنه يحيى قريبا منها فاخره ثم رفع راسه الى السماء فاذا مثل الظلة فيها امثال المصابيح فلما اصبح حدث به النبي صلى الله عليه وسلم فقال: «اتدري ما ذاك؟» قال: لا، قال: «تلك الملائكة دنت لصوتك، ولو قرأت لاصبحت ينظر اليها الناس لا تتوارى منهم» (اخرجه البخاري)
اسید بن حضیر رض سے مروی ہے: اس اثناء میں کہ اسید بن حضیر رات میں سورہ بقرہ پڑھ رہے تھے اور ان کی گھوڑی بندھی ہوئی تھی اُن کے پاس یکایک وہ گھوڑی بدکی تو وہ (اس پر) خاموش ہو گئے تو گھوڑی بھی ساکت ہو گئی پھر وہ پڑھے پھر وہ بدکنے لگی، پھر وہ خاموش ہو گئے تو گھوڑی بھی چپ چاپ ہو گئی پھر وہ پڑھے تو پھر وہ بدکنے لگی، اور ان کا لڑکا یحییٰ اُن کے پاس ہی تھا وہاں سے اُنھوں نے اُس کو ہٹا لیا پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھایا تو دیکھا ایک سائبان کے جیسا ہے جس میں چراغوں کی سی روشنی ہے، پھر جب اُنھوں نے صبح کی تو نبی صلعم سے اس بات کو بیان کیا تو آپ نے فرمایا کہ کیا تم جانتے ہو کہ وہ کیا تھا؟ عرض کیا جی نہیں۔ فرمایا: وہ فرشتے تھے تمہاری آواز کے سبب نزدیک ہو جانا چاہتے تھے، اگر تم پڑھتے رہتے تو لوگ صبح میں آتے اور وہ اُن سے نہ چھپتے۔ (بخاری)
آیتِ قرآنی
باب في القرب والمعية قال الله تعالى: ﴿وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ﴾ (ج ۲۷ - الحديد - ع ۱)
صفحہ ۱۳۱ (اسکین 138.jpg)(Quranic Verses on Divine Co-Presence and Nearness, and the Hadith Qudsi of Divine Regard)
۱۳۱ قرب اور معیت کے بارے میں اللہ تعالی فرماتا ہے وہ تمہارے ساتھ ہے تم جہاں کہیں ہو۔ (ج ۲۷ - الحدید - ع ۱)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿وَلِلَّهِ الْمَشْرِقُ وَالْمَغْرِبُ فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ﴾ (ج ۱ - البقرة - ع ۱۴)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ، مشرق اور مغرب اللہ ہی کے ہیں تو جدھر بھی تم منھ کرو تو اُس طرف اللہ ہی اللہ ہے۔ (ج ۱ - البقرہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ﴾ (ج ۲ - البقرة - ع ۲۳)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ میرے بندے جب تم سے میرے متعلق پوچھیں تو میں ان کے پاس ہی ہوں۔ (ج ۲ - البقرہ)
آیتِ قرآنی
وقال الله تعالى: ﴿وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ﴾ (ج ۲۶ - ق - ع ۲)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم اُس کی (انسان کی) رگِ جاں سے بھی زیادہ قریب ہیں۔ (ج ۲۶ - ق - ع ۲)
حدیث نبوی ﷺ
وعن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول الله عز وجل: «انا عند ظن عبدي بي وانا معه حين يذكرني، فاذا ذكرني في نفسه ذكرته في نفسي، واذا ذكرني في ملأ ذكرته في ملأ خير منهم، فان اقترب شبرا اقتربت اليه ذراعا، وان اقترب الي ذراعا اقتربت منه باعا، وان اتاني مشيا اتيته هرولة» (البخاري ومسلم - تيسير)
ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے: عز و جلال والا اللہ فرماتا ہے میں میرے بندے کے گمان کے پاس ہوں جو وہ میرے متعلق کرے اور میں اُس کے...
صفحہ ۱۳۲ (اسکین 139.jpg)(Chapter on Proximity Through Obligatory and Supererogatory Acts, and the Hadith of Saintly Alliance)
۱۳۲ ساتھ ہی ہوں جب کہ وہ مجھے یاد کرے۔ پھر اگر وہ مجھے اپنے دل میں یاد کرے تو میں بھی اُسے اپنے دل میں یاد کرتا ہوں اور اگر وہ مجھے بر سر مجلس یاد کرے تو میں بھی اُسے ایسی مجلس میں یاد کرتا ہوں جو ان سے بہتر ہے۔ پھر اگر وہ مجھ سے ایک بالشت نزدیک ہو تو میں اُس سے ایک ہاتھ بھر نزدیک ہوتا ہوں اور اگر وہ میری جانب ایک ہاتھ نزدیک ہو تو میں اُس سے ایک باء (بام) بھر نزدیک ہوتا ہوں اور اگر وہ میری طرف چلتا ہوا آئے تو میں اُس کے پاس دوڑتا ہوا آتا ہوں۔ (بخاری و مسلم)
آیتِ قرآنی
باب في قرب الفرائض والنوافل قال الله تعالى: ﴿وَاسْجُدْ وَاقْتَرِبْ﴾ (ج ۳۰ - العلق - ع ۱)
قرب فرائض و نوافل کے بارے میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: سجدہ کرو اور نزدیک ہوتے جاؤ۔ (ج ۳۰ - علق)
حدیث نبوی ﷺ
«ما تحبب الي عبدي باحب الي من اداء ما افترضت عليه» (الخطيب وابن عساكر عن على - كنز ج ۱ - ص ۶۸)
میں نے اپنے بندے پر جو فرض کئے ہیں اس کی ادائی سے محبوب تر کوئی ایسی چیز نہیں ہے جس کے ذریعہ بندہ میرا محبوب ہو جائے۔ (حضرت علی سے مروی ہے - کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
يقول الله تعالى: «من اهان لي وليا فقد بارزني بالمحاربة، اني لاسرع شيء الى نصرة اوليائي، اني لاغضب لهم كما يغضب الليث الحرب، وما ترددت عن شيء انا فاعله ترددي عن قبض روح عبدي المؤمن، وهو يكره الموت، واكره مساءته، ولا بد له منه، وما تعبد لي عبدي المؤمن بمثل الزهد في الدنيا، ولا تقرب الي عبدي المؤمن مثل اداء...»
صفحہ ۱۳۳ (اسکین 140.jpg)(Culmination of Proximity Through Supererogatory Acts, Unity of Hearing and Sight, and Wisdom of Divine Governance)
۱۳۳ «...ما افترضت عليه، ولا يزال عبدي يتقرب الي بالنوافل حتى احبه، فاذا احببته كنت له سمعا وبصرا ويدا ومريدا، ان سالني اعطيته، وان دعاني استجبت له، وان من عبادي المؤمنين لمن يسالني من العبادة فاكفه عنه، ولو اعطيته اياه لدخله العجب وافسده ذلك، وان من عبادي المؤمنين لمن لا يصلحه الا الغناء ولو افقرته لافسده ذلك، وان من عبادي المؤمنين لمن لا يصلحه الا السقم ولو اصححته لافسده ذلك، واني ادبر عبادي بعلمي بقلوبهم، اني عليم خبير» (ابن ابي الدنيا في كتاب الاولياء، والحكيم، وابن مردويه، خل في الاسماء، وابن عساكر - كنز ج ۱ - ص ۵۹)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: جس نے میرے کسی ولی کی اہانت کی تو اس نے میرے ساتھ جنگ کا اعلان کر دیا۔ اور میں تمام چیزوں میں زیادہ تیز ہوں اپنے دوستوں کی امداد میں اور میں اُن کے لئے غصہ کرتا ہوں جس طرح جنگلی شیر غصہ کرتا ہے اور میں کسی چیز کے کرنے میں ایسا تردد نہیں کرتا جیسا کہ ایمان دار بندے کی روح قبض کرنے میں مجھے تردد ہوتا ہے وہ موت کو ناپسند کرتا ہے اور میں اُس کی ناراضی کو ناپسند کرتا ہوں حالانکہ وہ اس کے لئے ضروری ہے۔ کسی ایمان دار بندے نے میری ایسی عبادت نہیں کی جیسے کہ دنیا سے پرہیزگاری میں ہے اور ایمان دار بندہ میری طرف مجھ سے اتنا نزدیک نہ ہوا جتنا کہ میں نے جو اس پر فرض کیا تھا اُس کی ادائی میں ہوا اور میرا بندہ نوافل کے ذریعہ نزدیک ہوتا رہتا ہے یہاں تک کہ میں اُس کو محبوب بنا لیتا ہوں پھر جب اُسے محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اُس کی سماعت، بصارت، ہاتھ اور اس کا ارادہ کرنے والا ہو جاتا ہوں (اس کے ارادہ کا فاعل بن جاتا ہوں) وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اُسے دیتا ہوں، وہ مجھ سے دعا کرتا ہے تو میں اُس کی دعا
قبول کرتا ہوں، اور میرے بعض ایمان دار بندے ایسے بھی ہیں جو عبادت کے ذریعہ مجھ سے مانگتے ہیں تو میں اُن کو اُس چیز سے روک دیتا ہوں اور اگر میں اُس کو وہ چیز دے دوں تو اُس میں عجب پیدا ہو جائے گا اور یہ چیز اس کو بگاڑ دے گی اور میرے ایمان دار بندوں میں سے ایسے بھی ہیں کہ ان کو تو نگر رکھنا ہی مصلحت ہے، اگر میں اُسے فقیر بنا دوں تو وہ چیز اس کو بگاڑ دے اور میرے ایمان دار بندوں میں سے بعض ایسے بھی ہیں جن کے لئے بیماری ہی زیادہ مناسب ہے اگر میں تندرست رکھوں تو یہ بات اس کو بگاڑ دے اور بے شک میں زیادہ تدبیر والا ہوں میرے بندوں سے اپنے علم کی وجہ سے اُن کے دلوں کے، میں زیادہ جاننے والا خبر رکھنے والا ہوں ۔ (کنز العمال)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔ فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ نے فرمایا جس نے میرے کسی دوست سے دشمنی کی تو میں اس کو اعلان جنگ کر دیا اور میرا بندہ میری طرف کسی چیز سے ایسا قریب نہ ہوا جو مجھے زیادہ محبوب ہے بہ نسبت اس فریضہ کی ادائی کے جو میں نے اُس پر فرض کر دیا ہے اور میرا بندہ میری طرف قریب ہوتا چلا جاتا ہے نوافل کے ذریعہ یہاں تک کہ میں اُسے محبوب بنا لیتا ہوں پھر جب میں اُس کو محبوب بنا لیتا ہوں تو میں اس کی سماعت بن جاتا ہوں جس سے وہ سنتا
۱۳۵ ہے اور اس کی بصارت بن جاتا ہوں جس سے وہ دیکھتا ہے اور اُس کا ہاتھ بن جاتا ہوں جس سے وہ پکڑتا ہے اور اُس کا پاؤں بن جاتا ہوں جس سے وہ چلتا ہے اگر وہ مجھ سے مانگتا ہے تو میں اس کو ضرور دیتا ہوں اور اگر وہ مجھ سے پناہ مانگتا ہے تو میں اُسے ضرور پناہ دیتا ہوں اور مجھے کسی کام کے کرنے میں اس قدر تردد نہ ہوا جیسا کہ ایک ایماندار (کی جان لینے) سے جو موت کو نا پسند کرتا ہے اور میں اس کی ناراضی کو ناپسند کرتا ہوں حالانکہ وہ اس کے لئے ضروری ہے ۔ (بخاری)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ عزو جل قیامت کے روز فرمائے گا، اے آدم کے بچے میں بیمار ہو گیا تھا تو نے میری عیادت نہ کی وہ عرض کرے گا اے میرے پروردگار میں تیری کیسے عیادت کروں حالانکہ تو تو تمام عالموں کا پروردگار ہے فرمایا کیا تو نے یہ نہ جانا کہ میرا فلاں بندہ بیمار ہو گیا تھا تو نے اس کی عیادت نہ کی۔ کیا تجھے علم نہ تھا کہ اگر تو اس کی عیادت کرتا تو مجھے اُس کے پاس پاتا۔ اے آدم کے بچے میں نے تجھ سے کھانا طلب کیا تو نے کھانا نہیں کھلایا۔ عرض کیا اے میرے پروردگار میں تجھے کیسے کھانا کھلاتا حالانکہ تو تمام جہانوں کا پرورش کرنے والا ہے، فرمایا میرے فلاں بندے نے تجھ سے کھانا مانگا تو تو نے اس کو کھانا نہیں کھلایا۔ کیا تجھے علم نہ تھا کہ اگر تو اس کو کھانا کھلاتا تو اسے میرے پاس پاتا ۔ اے آدم کے بچے میں نے تجھ سے پانی مانگا تو نے مجھے پانی نہیں پلایا ۔ عرض کیا اے میرے پروردگار میں تجھے کیسے پانی پلاتا ، حالانکہ تو تو رب العالمین ہے تو فرمائے گا میرے فلاں بندے نے تجھ سے پانی طلب کیا تو تو نے اُسے پانی نہیں پلایا سن لے اگر تو اُس کو پانی پلاتا تو تو اس کو میرے پاس پاتا ۔ (مسلم - تیسیر)
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے زیادہ سچا کلمہ جس کو شاعر نے کہا ہے لبید کا قول ہے ، خبر دار ہو جاؤ کہ خدا کے سوا ہر چیز نابود ہے ۔ (متفق علیہ ۔ مشکواۃ)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ اے نبی آپ کہہ دو میں اپنی ذات کے لئے کسی نفع اور کسی نقصان کا مالک نہیں ہوں بجز اس کے کہ اللہ چاہے اگر میں غیب (کلی) جانتا ہوتا تو بہت سی بھلائیاں لے لیتا اور مجھے کوئی برائی چھو نہ جاتی ۔ (ج ۹ - الاعراف - ع ۲۳)
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جس وقت یہ آیت نازل ہوئی "اپنے قریبی رشتہ داروں کو ڈراؤ" تو نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے قریش کو بلوایا وغیرہ اور اسی حدیث میں یہ ہے کہ اے فاطمہ اپنی ذات کو آگ سے بچا کیونکہ میں اللہ کے مقابلہ میں تم لوگوں کے لئے کسی چیز کا مالک نہیں ہوں ۔ (مسلم - مشکوۃ)
۱۴۲ حضرت انس رض سے مروی ہے، زمین میں اللہ تعالیٰ کے ایسے فرشتے ہیں، جو آدمی کی زبان سے ایسی باتیں بول دیتے ہیں جو آدمی میں بھلائی یا برائی کے کچھ صفات ہوں ۔
ام سلمہ سے مروی ہے فرمایا ، جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لئے اُس کی ذات ہی میں سے ایک واعظ مقرر کر دیتا ہے جو اس کو حکم بھی دیتا ہے اور منع بھی کرتا ہے ۔ (کنز العمال)
ابو ذر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جب اللہ تعالیٰ کسی بندے کے ساتھ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اس کے لئے اُس کے دل کا قفل کھول دیتا ہے، اور اس میں (دل میں) یقین اور سچائی ڈال دیتا ہے اور اُس کے دل کو اُس راہ کا مبلغ بنا دیتا ہے جس میں وہ چلتا ہے (یعنی اپنے ساتھ دوسروں کو بھی لے چلتا ہے) اور اس کے دل کو بے عیب بنا دیتا ہے اور اس کی زبان کو سچا اور اُس کی سیرت کو مستحکم بنا دیتا ہے اور اس کے کانوں کو سننے والا اور اُس کی آنکھوں کو دیکھنے والا بنا دیتا ہے۔ (کنز)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ہم نے درہ میں ان کے کانوں پر کئی سال تھپکیاں دیں پھر ہم نے انھیں اٹھایا تا کہ جانیں کہ دو گروہوں میں سے کون زیادہ (صحیح) شمار کرنے والا ہے اُس مدت کو جس میں وہ ٹھہرے رہے ۔ (ج ۱۵ - کہف)
اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے مریم علیہا السلام کے قصے میں اُس نے کہا مجھے لڑکا کیسے ہوگا حالانکہ مجھے کسی بشر نے چھوا نہیں اور نہ میں بدکار رہی ہوں کہا ایسے ہی (ہوگا) تیرے پروردگار نے کہا ہے کہ وہ مجھ پر آسان ہے اور تاکہ ہم اس کو لوگوں کے لئے ایک نشانی اور ہماری جانب سے رحمت بنائیں ۔ (ج ۱۶ - مریم)
۱۳۴ عن ابي هريرة رضى الله عنه - قال دخل رجل على اهله فلما راى ما بهم من الحاجة خرج الى البرية - فلما رات امراته قامت الى الرحى فوضعتها والى التنور فسجرته ثم قالت اللهم ارزقنا فنظرت فاذا الجفنة قد امتلات - قال وذهبت الى التنور فوجدته ممتلئا - قال فرجع الزوج - قال اصبتم بعدي شيئا ؟ قالت امراته نعم من ربنا - وقام الى الرحى فذكر ذلك للنبي صلى الله عليه وسلم فقال " اما انه لو لم يرفعها لم تزل تدور الى يوم القيمة " (رواه احمد - مشكوة ص ۴۵۲)
حضرت ابوہریرہ رض سے مروی ہے ایک شخص اپنے گھر والوں کے پاس گیا پھر جب اُس نے ان کی محتاجی کو دیکھا جو انھیں لاحق ہوئی ہے تو جنگل کی طرف نکل گیا پھر جب اُس کی عورت نے دیکھا تو چکی کی طرف کھڑی ہو گئی اور چکی ڈالی اور تنور کی طرف گئی اور اس کو لگا دیا ۔ پھر کہا یا اللہ ہمیں کھانے کو دے پھر اس نے دیکھا کہ پیالہ بھر گیا ہے۔ راوی نے کہا وہ گئی تنور کی طرف اور اس کو پایا کہ وہ بھی بھرا ہوا ہے۔ راوی نے کہا کہ پھر اس کا شوہر لوٹا اور کہا کہ کیا تم نے میرے بعد کچھ چیز پائی تو اس کی بیوی نے کہا ہاں ہمارے پروردگار کی جانب سے اور چکی کی طرف پھر الٹا پھر اُس کا ذکر نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے کیا تو آپ نے فرمایا سنو اگر وہ اُسے نہ اٹھاتا تو قیامت تک وہ پھرتی رہتی ۔ (احمد نے روایت کی - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن انس ان اسيد بن حضير و عباد بن بشر رضي الله عنهما تحدثا عند النبي صلى الله عليه واله وسلم في حاجة لهما حتى ذهب من الليل ساعة في ليلة شديدة الظلمة ثم خرجا من عند رسول الله صلى الله عليه وسلم ينقلبان وبيد كل واحد منهما عصية فاضاءت عصا احدهما
۱۴۵ لهما حتى مشيا في ضوئها حتى اذا افترقت بهما الطريق اضاءت للآخر عصاه فمشى كل واحد منهما في ضوء عصاه حتى بلغ اهله (رواه البخاري - مشكوة)
انس ابن اسید اور عباد بن بشر دونوں نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کسی ضرورت کے لئے باتیں کرتے رہے یہاں تک کہ سخت اندھیری رات کی ایک گھڑی گزر گئی، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس سے لوٹ نکلے اور ہر ایک کے ہاتھ میں ایک چھوٹا سا عصا تھا۔ تو ان میں سے ایک کا عصا ان دونوں کے لئے روشن ہو گیا یہاں تک کہ وہ اس کی روشنی میں چلتے رہے یہاں تک کہ جب دونوں کا راستہ علیحدہ ہوا تو دوسرے کا عصا بھی روشن ہو گیا، پس ان دونوں میں سے ہر ایک اپنے عصا کی روشنی میں چلتا رہا اور اپنے گھر پہنچ گیا۔ (بخاری ۔ مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن جابر رضى الله عنه - قال لما حضر احد - دعاني ابي من الليل - فقال ما اراني الا مقتولا في اول من يقتل من اصحاب النبي صلى الله عليه وسلم واني لا اترك بعدي اعز علي منك غير نفس رسول الله صلى الله عليه وسلم وان علي دينا فاقض - واستوص باخوتك خيرا فاصبحنا فكان اول قتيل ودفنته مع اخر في قبر - (رواه البخاري - مشكوة - ص ۴۵۲)
حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے جب جنگ احد نزدیک ہوا تو میرے والد نے رات ہی میں مجھے بلایا اور کہا نبی صلعم کے اصحاب میں سے پہلا جو شخص قتل ہوگا میں سمجھتا ہوں کہ وہ میں ہی ہوں۔ اور میں نہیں چھوڑ رہا ہوں اپنے بعد میرے نزدیک تجھ سے زیادہ عزیز کسی کو سوائے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات کے اور مجھ پر قرض ہے وہ ادا کر دینا اور اپنے بھائیوں کے ساتھ بھلائی سے رہنے کی وصیت کو یاد رکھنا۔ پھر جب صبح ہوئی تو وہ پہلے شہید تھے اور میں نے اُن کو ایک دوسرے شخص کے ساتھ قبر میں دفن کر دیا ۔ (بخاری - مشکوۃ)
۱۴۶ عن عبد الرحمن بن ابي بكر رضي الله عنهما - قال ان اصحاب الصفة كانوا اناسا فقراء وان النبي صلى الله عليه وسلم - قال : من كان عنده طعام اثنين فليذهب بثالث . ومن كان عنده طعام اربعة فليذهب بخامس او سادس وان ابا بكر رضى الله عنه - جاء بثلاثة - وانطلق النبي صلى الله عليه وسلم - بعشرة - وان ابا بكر رضى الله عنه - تعشى عند النبي صلى الله عليه وسلم- ثم لبث حتى صليت العشاء - ثم رجع فلبث حتى تعشى النبي صلى الله عليه وسلم فجاء بعد ما مضى من الليل ما شاء الله قالت له امراته ما حبسك عن اضيافك قال او ما عشيتهم - قالت ابوا حتى تجيء - فغضب - وقال: والله لا اطعمه ابدا فحلفت المرأة ان لا تطعمه - وحلف الاضياف - ان لا يطعموه - قال ابو بكر هذا من الشيطن - فدعا بالطعام فاكل واكلوا فجعلوا لا يرفعون لقمة الا رايت من اسفلها اكثر منها - فقال لامراته - يا اخت بنى فراس - ما هذا قالت وقرة عيني انها الان لاكثر منها قبل ذلك ثلث مرار - فاكلوا و بعث بها الى النبي صلى الله عليه وسلم فذكر انه اكل منها . (متفق عليه - مشكوة ص ۴۵۳)
عبدالرحمن بن ابو بکر رضہ سے مروی ہے انھوں نے کہا کہ اصحاب صفہ چند ضرورت مند لوگ تھے اور نبی صلعم نے فرمایا جس کے پاس دو آدمیوں کا کھانا ہو تو وہ تیسرے کو لے جائے اور جس کے پاس چار آدمیوں کا کھانا ہو تو وہ پانچویں یا چھٹے کو لے جائے اور ابو بکر تین آدمیوں کو لائے اور نبی صلی اللہ علیہ وسلم دس آدمیوں کو اور ابو بکر نے رات کا کھانا نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس کھایا، پھر ٹھیرے رہے یہاں تک کہ عشاء پڑھی گئی پھر نماز سے واپس آئے پھر ٹھیرے رہے یہاں تک کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے رات کا کھانا تناول فرمایا اور ابو بکر صدیق رض رات کا کچھ حصہ جو اللہ نے
۱۴۷ چاہا گزرنے کے بعد (گھر) آئے تو آپ کی بی بی نے کہا آپ کے مہمانوں کو آپ سے کس نے روک دیا تو کہا کیا تم نے اُن کو رات کا کھانا نہیں کھلایا ۔ کہا انھوں نے انکار کیا یہاں تک کہ آپ آجائیں تو آپ غصہ ہو گئے اور کہا خدا کی قسم میں (اس کھانے کو) ہرگز نہیں کھاؤں گا تو آپ کی بی بی نے بھی قسم کھائی کہ وہ اُسے نہیں کھلائیں گی اور مہمانوں نے بھی قسم کھائی کہ وہ اس کو نہ کھائیں گے پھر ابو بکر نے کہا یہ سب کچھ شیطان کی جانب سے تھا۔ پھر کھانا منگوایا اور آپ بھی کھائے اور وہ بھی کھائے۔ پس وہ کوئی نوالہ نہ اُٹھاتے تھے مگر یہ کہ اس کے نیچے سے اُس سے زیادہ بڑھ کر آ جاتا تھا تو آپ نے اپنی بی بی سے کہا اے بنی فراس کی عورت یہ کیا ہے ؟ انھوں نے کہا اور (آپ کے) میرے آنکھوں کی بھی ٹھنڈک ہے اب تو وہ پہلے سے بھی تین گنا زیادہ ہے پھر وہ کھائے اور اُسے نبی صلعم کے پاس بھیجے اور یہ ذکر کیا گیا کہ آپ نے بھی اس میں سے تناول فرمایا۔ (متفق علیہ - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن عائشة رضي الله عنها - قالت لما مات النجاشي كنا نتحدث انه لا يزال يرى على قبره نور - (رواه ابوداؤد)
حضرت عائشہ رض سے روایت ہے آپ نے فرمایا کہ جب نجاشی کا انتقال ہوا تو ہم کہا کرتے تھے کہ بے شبہ اُن کی قبر پر ہمیشہ نور دکھتا رہے گا ۔ (ابوداؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن عمر ان عمر رضي الله عنهما - بعث جيشا و امر عليهم رجلا يدعى سارية - فبينما عمر يخطب فجعل يصيح - يا ساري الجبل فاستدنا ظهورنا الى الجبل فهزمهم الله تعالى - (رواه البيهقي في دلائل النبوة)
حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضرت عمر نے لشکر بھیجا اور اس پر ایک شخص کو جو ساریہ کے نام سے یاد کیا جاتا تھا امیر بنایا پھر اس اثناء میں کہ حضرت عمر خطبہ دے رہے تھے چیخنے لگے اے ساریہ پہاڑ کو لازم کرلے، پھر لشکر کی جانب سے قاصد آیا تو کہا اے امیر المومنین ہم دشمن کے مقابل ہوئے تو انھوں نے ہم کو شکست دے دی پھر یکایک ایک چیخنے والے
۱۴۸ نے چیخ لگائی کہ اے ساریہ پہاڑ کو لازم کر لے تو ہم نے اپنی پیٹھیں پہاڑ سے لگا دیں تو اللہ تعالیٰ نے ان کو شکست دے دی ۔ (بیہقی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم هل سمعتم بمدينة جانب منها في البر وجانب منها في البحر ؟ قالوا نعم فقال : لا تقوم الساعة حتى يغزوها سبعون الفا من بني اسحق فاذا جاؤها نزلوا فلم يقاتلوا بسلاح ولم يرموا بسهم . قالوا لا اله الا الله والله اكبر فيسقط احد جانبها في البحر ثم يقولون الثانية - لا اله الا الله - والله اكبر فيسقط جانبها الآخر (الحديث - مسلم)
ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کیا تم نے کسی ایسے شہر کے متعلق کچھ سنا ہے جس کا ایک کنارہ خشکی میں ہے اور ایک کنارہ اس کا سمندر میں ہے ؟ انھوں نے کہا جی ہاں (ہم نے سنا ہے) تو فرمایا قیامت قائم نہ ہوگی یہاں تک کہ جنگ کریں گے اس شہر سے ستر ہزار بنی اسحق پھر جب وہ آئیں گے اس کے پاس اور اتریں گے تو نہ کسی ہتھیار سے جنگ کریں گے اور نہ کوئی تیر پھینکیں گے وہ کہیں گے لا الہ الا اللہ واللہ اکبر تو اس کا ایک حصہ سمندر میں گر جائے گا پھر دوبارہ کہیں گے لا الہ الا اللہ واللہ اکبر تو اس کا دوسرا حصہ گر جائے گا ۔ (قسطنطنیہ) - (مسلم)
في فضل من يخالط الناس لوگوں سے راہ و رسم رکھنے کی فضیلت کے بیان میں
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ (دشمن) قوم کی تلاش میں تم سستی نہ کرو اگر تمہیں تکلیف پہنچتی ہے تو انھیں بھی تکلیف پہنچی ہے جس طرح تمہیں تکلیف پہنچی ہے اور تم تو اللہ سے امید رکھتے ہو اُس چیز کی جس کی وہ امید نہیں رکھتے اور اللہ خوب جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے ۔ (ج ۵ - النساء)
حدیث نبوی ﷺ
ان المسلم الذي يخالط الناس ويصبر على اذاهم افضل من الذي لا يخالط ولا يصبر على اذاهم (هب عن ابن عمر - كنز ج ۱ ص ۲۴)
حضرت ابن عمر رض سے مروی ہے بے شک وہ مسلمان جو لوگوں سے تعلقات رکھتا ہے اور ان کی ایذا دہی پر صبر کرتا ہے زیادہ بہتر ہے اُس (مسلم) سے جو ان سے راہ و رسم نہیں رکھتا ہے اور نہ اُن کی ایذا دہی پر صبر کرتا ہے ۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
مثل المومنين في توادهم وتراحمهم وتعاطفهم مثل الجسد اذا اشتكى منه عضو تداعى له سائر الجسد بالسهر والحمى (احمد ومسلم عن النعمان بن بشير - كنز ج ۱ ص ۳)
نعمان بن بشیر رض سے روایت ہے ایمان داروں کی مثال ایک دوسرے سے محبت کرنے اور ایک دوسرے پر رحم کرنے اور ایک دوسرے پر مہربانی کرنے میں ایک جسم کی سی ہے کہ جب اُس میں سے کوئی عضو بیمار ہو گیا (شکایت والا) تو جسم کے تمام اعضاء ایک دوسرے کو بیداری اور بخار کی جانب کھینچتے ہیں ۔ (کنز العمال)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے تم تمام قوموں میں بہترین ہو لوگوں کے لئے (نمونہ بنا کر) نکالے گئے ہو یا پیش کئے گئے ہو کہ تم حکم دیتے ہو نیکی کا اور منع کرتے ہو برائی سے (انکار کی ہوئی چیزوں سے) ۔ (ج ۴ - آل عمران)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابن مسعود رضي الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم - ما من نبي بعثه الله في امته قبلي الا كان له في امته حواريون و اصحاب ياخذون بسنته ويقتدون بامره - ثم انها تخلف من بعدهم خلوف يقولون ما لا يفعلون ويفعلون ما لا يومرون فمن جاهدهم بيده فهو مومن و من جاهدهم بلسانه فهو مومن و من جاهدهم بقلبه فهو مومن - وليس وراء ذلك من الايمان حبة خردل (رواه مسلم - مشكوة ص ۲۹)
ابن مسعود رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ تعالیٰ نے کسی نبی کو مجھ سے پہلے اُس کی اُمت میں نہیں بھیجا مگر یہ کہ اس کی امت میں سے اس کے
۱۵۱ حواری تھے اور اصحاب تھے جو اُس کے طریقے کو لیا کرتے تھے اور اُس کے حکم کی پیروی کیا کرتے تھے پھر یہ حال ہو گیا کہ اُن کے قائم مقام ہوتے ہیں ایسے خلف جو کہتے ہیں ایسی چیز کہ وہ کرتے ہیں اور کرتے ہیں وہ عمل جس کا حکم نہیں کرتے تو جو شخص ان کا مقابلہ کیا اپنے ہاتھ سے تو وہ مؤمن ہے اور جس نے اُن سے زبان سے مقابلہ کیا تو وہ بھی مومن ہے جس نے ان سے اپنے دل میں مخالفت کی تو وہ بھی مومن ہے اور اس کے پرے رائی کے دانہ برابر بھی ایمان نہیں ۔ (مسلم - مشکوۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم " بدء الاسلام غريبا وسيعود كما بدأ فطوبى للغرباء " (رواه مسلم - مشكوة ص ۲۹)
ابو ہریرہ رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے اسلام کی ابتدا بے یار و مددگاری کے حال میں ہوئی اور قریب میں وہ جس طرح شروع ہوا ہے ویسا ہی ہو جائے گا پس خوشخبری ہے بے یار و مددگار لوگوں کے لئے ۔ (مسلم - مشکواۃ)
حدیث نبوی ﷺ
عن ام حبيبة - قالت قال رسول الله صلى الله عليه وسلم كلام ابن ادم عليه لا له الا امر بمعروف او نهى عن منكر او ذكر الله تعالى (اخرجه الترمذى - ص ۳۶)
ام حبیبہ رض سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا آدمی کی بات اُس کے لئے مضر ہے اور نہ اُس کے لئے مفید ہے بجز اس کے کہ حکم دیا ہو نیکی کا یا منع کیا ہو برائی سے یا اللہ کا ذکر کیا ہو ۔ (ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن قيس بن ابي حازم رضي الله عنه قال قال ابو بكر رضى الله عنه بعد ان حمد الله واثنى عليه - يا ايها الناس انكم تقرءون هذه الآية وتضعونها على غير موضعها " يا ايها الذين امنوا عليكم انفسكم
۱۵۲ لا يضركم من ضل اذا اهتديتم " وانا سمعنا رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ان الناس اذا راوا الظالم فلم ياخذوا على يديه - اوشك ان يعمهم الله بعقاب واني سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم - يقول ما من قوم يعمل فيهم بالمعاصي ثم يقدرون على ان يغيروا فلم يغيروا - الا يوشك ان يعمهم الله تعالى بعقاب (اخرجه ابو داود والترمذي - تيسير)
قیس ابن حازم رض نے کہا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے خدا کی حمد و ثنا کے بعد کہا لوگو تم یہ آیت پڑھتے ہو اور اس کو بے محل استعمال کرتے ہو۔ اے ایمان والو تم اپنے نفسوں کی (اصلاح) لازم کر لو نہیں ضرر دے گا تمہیں جو شخص گمراہ ہو جب کہ تم راہ پر رہو اور ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا ہے ، لوگ جب دیکھیں گے ظالم کو اور اس کے ہاتھ کو نہ پکڑ لیں گے (یعنی ظلم سے نہ روکیں گے) تو قریب ہے کہ عام کر دے اللہ ان پر سزا اور میں نے سنا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہوئے کوئی قوم ایسی نہیں ہے جس میں نافرمانیوں پر عمل کیا جا رہا ہو پھر لوگ قدرت رکھتے ہوں کہ اس کو بدل سکیں پھر بھی انھوں نے نہ بدلا قریب ہوگا کہ اللہ ان پر سزا کو عام کر دے ۔ (ابوداؤد - ترمذی - تیسیر)
حدیث نبوی ﷺ
عن عرس بن عميرة الكندي رضى الله تعالى عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم اذا عملت الخطيئة في الارض - كان من شهدها فانكرها كمن غاب عنها - ومن غاب عنها فرضيها كان كمن شهدها - اخرجه ابو داود
عرس بن عمیرہ کندی رض نے کہا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا۔ جب کسی سرزمین میں کوئی غلطی کی گئی تو جو شخص وہاں حاضر رہا اُس کا انکار کیا (کہ یہ کام اچھا نہیں ہے) تو وہ اُس شخص کے جیسا ہے جو وہاں تھا ہی نہیں اور جو شخص وہاں
۱۵۳ نہ تھا اور اُس غلطی پر راضی ہو گیا تو گویا وہ وہاں موجود تھا ۔ (ابوداؤد نے روایت کی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي سعيد رضى الله عنه - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ان من اعظم الجهاد كلمة عدل عند سلطان جائر (اخرجه ابو داود والترمذي)
ابو سعید رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے سب سے بڑا جہاد زبردست (ظالم) بادشاہ کے پاس انصاف کی بات کہنا ہے ۔ (ابوداؤد و ترمذی)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى هريرة رضى الله عنه - ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال لا يؤمن احدكم حتى يحب لاخيه ما يحب لنفسه (البخاري تجريد - جلد ۱ ص ۶۹)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے، فرمایا تم میں کوئی شخص ایمان دار نہ ہو یہاں تک کہ اپنے بھائی کے لئے وہی نہ چاہے جو اپنی ذات کے لئے چاہتا ہے ۔ (تجرید البخاری)
اللہ تعالیٰ فرماتا ہے پھر جب عورتوں نے انھیں دیکھا تو اُن کو بڑا خیال کیا اور اپنے ہاتھ کاٹ لئے اور کہا اللہ پاک ہے ، یہ تو بشر نہیں ہے یہ تو ایک بزرگ فرشتہ ہے ۔ (ج ۱۲ - يوسف)
ابن عساکر ابن مسعود سے روایت ہے جب تیرے پڑوسی تیری تعریف کریں کہ تو نیک ہے تو تو نیک ہے اور جب تیرے پڑوسی تیرے متعلق بیان کریں کہ تو بُرا ہے تو تو بُرا ہے۔ (کنز العمال)
حدیث نبوی ﷺ
اذا احب الله عز وجل عبد ا نادى جبرئيل ان الله يحب فلانا فاحبه فيحبه جبرئيل فينادي جبرئيل في اهل السماء إن الله يحب فلانا فَاحِبُّوهُ فيحبه اهل السَّمَاءِ ثم يوضع له القبول في الارض (ق عن ابي هريرة)
حضرت ابو ہریرہ رض سے مروی ہے جب اللہ کسی بندے سے پیار کرتا ہے تو جبرئیل کو پکارتا ہے کہ اللہ فلاں کو دوست رکھتا ہے تو تم بھی دوست رکھو۔ تو جبرئیل اُس سے محبت کرنے لگتے ہیں پھر جبرئیل آسمان والوں میں ندا کرتے ہیں کہ اللہ فلاں کو دوست رکھتا ہے تو تم بھی اس کو دوست رکھو تو آسمان والے بھی اس سے محبت کرنے لگتے ہیں اس کے بعد زمین میں اس کی مقبولیت پیدا کی جاتی ہے۔
حدیث نبوی ﷺ
يوشك ان تعلموا من اهل الجنة ومن اهل النار . وخياركم من شراركم وبالثناء الحسن والثناء السيئ - انتم شهداء عند الله عز وجل من الارض بعضكم على بعض (حم ش هـ طب والبغوى الحاكم في الكنى قط في الافراد ق عن ابي زهير الثقفي كنز العمال)
ابوزہیر ثقفی سے روایت ہے قریب ہے کہ تم جنت والوں اور آگ والوں کو جان لو اور تم میں کے بھلوں کو بروں سے اچھی تعریف اور بری تعریف سے (ممتاز کرلو) زمین میں سے تم لوگ اللہ عزوجل کے پاس تم میں سے بعض بعض پر گواہ ہو۔ (کنز العمال)
۱۵۵ باب في قبول الهدايا تحفے (ہدیہ) قبول کرنے کے بارے میں
حدیث نبوی ﷺ
عن سهل بن سعد رضي الله عنهما - ان على بن ابى طالب رضى الله عنه - دخل على فاطمة الحديث، وفيه - فقالت ایت فلانا اليهودي - فاشتر منه دقيقا فجاءه فاخذ الدقيق . فقال اليهودي - انت ختن هذا الذي يزعم انه رسول الله - قال نعم قال فخذ دينارك ولك الدقيق - (ابوداؤد)
سہل بن سعد رضی اللہ عنہ سے مروی ہے حضرت علی سیدتنا فاطمہ کے پاس گئے وغیرہ آخر حدیث تک اور اس میں ہے سیدہ نے کہا فلاں یہودی کے پاس جائیے اور اس سے آٹا خریدیئے پس آپ اُس کے پاس گئے اور آٹا لیا تو یہودی نے کہا کیا تم ہی اس شخص کے داماد ہو جن کا دعویٰ ہے کہ وہ اللہ کے رسول ہیں، آپ نے فرمایا۔ ہاں ! تو اُس نے کہا یہ تمہارے دینار بھی لے لو اور آٹا بھی تمہارا ہے ۔ (ابوداؤد)
حدیث نبوی ﷺ
عن الاحنف بن قيس رضى الله عنه - في حديث طويل قال قلت (اي لابي ذر) ما تقول فى هذا العطاء - قال خذه فان فيه اليوم معونة . فاذا كان ثمنا لدينك فدعه - (اخرجه الشيخان - ت كلكته)
احنف بن قیس رض سے ایک لمبے حدیث میں روایت ہے انھوں نے کہا کہ میں نے ابوذر سے پوچھا ۔ یہ ہدیہ کے بارے میں آپ کیا کہتے ہیں ؟ انھوں نے کہا لے لو کیونکہ اس میں آج کے لئے امداد ہے لیکن جب وہ تمھارے دین کی قیمت ہو جائے تو چھوڑ دو ۔ (شیخان نے تخریج کی)۔
حدیث نبوی ﷺ
عن ابي هريرة رضى الله عنه - قال خرج رسول الله صلى الله عليه وسلم
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز باہر تشریف لائے...
ذات يوم او ليلة - فإذا هو بابي بكر وعمر فقال "ما اخرجكما من بيوتكما هذه الساعة" قالا - الجوع - قال "وانا . والذي نفسي بيده لاخر جنى الذي اخرجكما - قوموا" فقاموا معه - فاتی رجلا من الانصار فاذا هو ليس في بيته - فلما راته المرأة - قالت مرحبا واهلا فقال لها رسول الله صلى الله عليه وسلم "اين فلان؟" قالت: ذهب يستعذب لنا من الماء اذ جاء الانصاري فنظر إلى رسول الله وصاحبيه - ثم قال الحمد لله ما احد اليوم اكرم اضيافا مني - قال فانطلق فجاءهم بعذق فيه بسر وتمر ورطب . فقال كلوا من هذه واخذ المدية - فقال له رسول الله صلى الله عليه وسلم "اياك والحلوب" فذبح لهم فاكلوا من الشاة ومن ذلك العذق وشربوا - فلما ان شبعوا ورووا - قال رسول الله صلى الله عليه وسلم لابي بکر وعمر "والذي نفسي بيده لتسالن عن هذا النعيم يوم القيمة - اخرجكم من بيوتكم الجوع ثم لم ترجعوا حتى اصابكم هذا النعيم" (رواه مسلم - مشکوة - ص ۳۴۶)
حضرت ابی ہریرہ رض سے روایت ہے اُنھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک روز یا ایک رات باہر نکلے تو دیکھا کہ ابوبکر و عمر بھی ہیں تو فرمایا اس وقت تم دونوں کو گھر سے کس چیز نے نکالا ہے تو اُن دونوں نے کہا بھوک نے۔ فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے مجھے بھی اُسی چیز نے نکالا ہے جس نے تم دونوں کو نکالا ہے۔ اُٹھو پس وہ آپ کے ساتھ کھڑے ہو گئے پس آپ ایک انصاری کے پاس آئے تو دیکھا کہ وہ گھر میں نہیں ہے، پھر جب آپ کو عورت نے دیکھا تو کہا مرحبا اہلاً و سہلاً ( آئیے تشریف لائیے) تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے فرمایا۔ فلاں شخص کہاں ہے ؟ تو اُس عورت نے کہا پینے کا پانی ہمارے لئے لانے کے لئے...
گیا ہے ۔ یکایک وہ انصاری بھی آگئے انھوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کے دونوں ساتھیوں کو دیکھا پھر کہا خدا کا شکر ہے آج کوئی مہمان نوازی کے لحاظ سے مجھ سے زیادہ با عزت نہیں۔ پھر کہا چلئے پھر لایا آپ کے پاس کھجوروں کا ایک خوشہ جس میں کچے بھی تھے اور پکے بھی اور گدری بھی ۔ پھر عرض کی اسے کھائیے اور چھری لیا تو اُس کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا دودھیری (دودھ دینے والی بکری) سے بچو (نہ ذبح کرو) پھر انھوں نے آپ کے لئے ذبح کیا، پس تینوں صاحبوں نے بکری میں سے اور اس خوشے میں سے کھایا اور پانی پیئے پھر جب پیٹ بھر گیا اور سیراب ہو گئے تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ابو بکر وعمر سے فرمایا قسم ہے اس ذات کی جس کے ہاتھ میں میری جان ہے قیامت کے روز ضرور تم سے اس نعمت کے متعلق سوال کیا جائے گا تمہیں تمہارے گھروں سے بھوک نے نکالا پھر تم گھر واپس نہ ہوئے کہ یہ نعمت تمہارے پاس پہونچ گئی یا تمھیں مل گئی۔ (مسلم مشکوة)
حدیث نبوی ﷺ
عن ابى شريح الكعبي رضي الله عنه - ان رسول الله صلى الله عليه وسلم قال : من كان يومن بالله واليوم الآخر فليكرم ضيفه - جائزته يوم وليلة - والضيافة ثلاثة أيام - فما بعد ذلك فهو صدقة . ولا يحل له ان يقوى عنده حتى يخرجه " (متفق عليه)
ابو شریح کعبی رضی اللہ عنہ سے مروی ہے فرمایا جو شخص اللہ اور قیامت کے دن پر ایمان رکھتا ہو تو اُس کو چاہیئے کہ اپنے مہمان کی عزت کرے ۔ ایک دن ایک رات کا توشہ اور ضیافت تین دن تک ہو پھر اس کے بعد جو کچھ ہے وہ صدقہ ہے اور اس مہمان کے لئے جائز نہیں ہے کہ وہ اُس کے پاس ٹھیرے یہاں تک کہ وہ اس کو نکالے ۔ (متفق علیہ)
حدیث نبوی ﷺ
عن عمر بن الخطاب رضى الله تعالى عنهما - قال كان رسول الله صلى الله عليه وسلم يعطينى العطاء...
حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے مروی ہے فرمایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے عطیہ دیا کرتے تھے...
عليه وسلم يعطينى العطاء . فاقول اعطه من هو افقر اليه منى - فقال خذه اذا جاءك من هذا المال شيئ - وانت غير مشرف ولا سائل . فخذه وما لا - فلا تتبعه نفسك " (البخاري تجريد - ص )
عمر بن خطاب رض سے مروی ہے اُنھوں نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مجھے ہدیہ دیتے تھے میں عرض کرتا کہ جس کو زیادہ احتیاج ہو یہ اس کو عطا فرمائیے۔ تو آپ نے فرمایا اس طرح کا مال میں سے جو آ جائے اُسے لے لو اس حال میں کہ تم اس کے امیدوار اور اُس کے طالب نہ رہو تو اس کو لے لو اور جو ایسا نہ ہو اُس کی طرف تمہاری نظر نہ دوڑتی رہے یا تمہارا دل اُس کی طرف نہ لگا رہے۔ (تجرید البخاری)
حدیث نبوی ﷺ
عن عبد الله بن عمر رضى الله عنهما - قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما يزال الرجل يسال الناس حتى ياتى يوم القيمة ليس في وجهه مزعة لحم (البخاري تجريد - ص)
عبداللہ بن عمر رض سے مروی ہے فرمایا نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے کہ آدمی لوگوں سے مانگتا رہتا ہے یہاں تک کہ قیامت کے روز ایسی حالت میں آئیگا کہ اُس کے چہرے پر گوشت کا ایک تکہ نہیں (بے عزت ہو جائے گا) (تجرید البخاری)
یہ بات تو معروف ہے کہ کاتب غلطی کرتے ہیں اس لئے کہ نقل نویس را عقل نہ باشد لیکن ایک عقدہ نیا کھلا کہ زیادہ پڑھا لکھا آدمی تصحیح کے لئے غیر موزوں ہوتا ہے غلط لکھے ہوئے کو روانی میں صحیح پڑھ جاتا ہے چنانچہ یہی ہوا جن صاحب کو تصحیح کی ذمہ داری سونپی گئی تھی اُن سے بہت سی غلطیاں چھوٹ گئیں اس لئے کہ انہوں نے غلط کو صحیح پڑھ لیا اور آگے بڑھ گئے کتاب چھپ جانے کے بعد جلد سازی سے پہلے جب کتاب کے جستہ جستہ حصے پڑھے گئے تو خوش قسمتی سے ان غلطیوں پر نظر پڑی جو تصحیح سے رہ گئی تھیں چنانچہ پورے مسودے کو از سر نو دیکھا اور صحت نامہ چھپوا کر کتاب میں شامل کر دیا گیا ۔ قارئین سے استدعا ہے کہ ماسوا ان کے جو غلطیاں ملیں ان سے ہمیں مطلع فرمائیں۔ اس طرح ہماری اعانت کریں پیشگی شکریہ قبول فرمائیں اور اللہ تعالیٰ سے اجر پائیں ۔ پرویز زبیری قادری قدیری
۲ و شمار ۲ ليقة كيفية ۱۹ ۱۹ بذنوبهم بِذُنُوبِهِم ۳ ۲ ہدایت کر سکتا ہدایت نہیں کر سکتا ۱۶ ۳ ۱۴ اللہ تعالیٰ اور اللہ تعالی ۱۶ ۱ ہو کر (کے بجائے) کسی ۴ ۳ ۲ اور فرمایا اور یہ مطلع فرمایا ۶ ۱۶ ۵ النحل النمل ۱۳ ۱۲ ۱۳ ۶ سورہ نحل سورہ نمل ۲۰ ۱۳ ج ۲۷ ۸ ۲۱ محبت حجت ۲۰ ۱۹ ج توبہ ع ۱۲ ج ۱۱ توبہ ع ۱۳ ج ۱۱ ع ۱۲ ج ۱۱ توبہ ع ۱۳ ذكر الله ذَكَرُوا اللَّهَ وهم تعلمون وَهُمْ يَعْلَمُونَ . فاستغفر والله فَاسْتَغْفَرُوا اللَّهَ ج ۲۶ الحجرات ع ۲ ج ۳۱ الحجرات ع ۲ ۱۷ ج ۲۷ ج ۲ ۹ ۹ ۱۲ ۱۲ ۵ ثواب بثوب فتقره فنقره - ۲۰ يفترينه يَفْتَرِينَهُ ۲۱ والفوادُ وَالْفُؤَادَ ۵ ج المؤمنون ع ج ۱۸ المؤمنون ع ۱۰ ۲۱ ۲۱ یہہ تک یہاں تک /۱۳ الحج الحج ع ۳ ۲۲ ۲۳ ۲۲ ۵ اجْتَنَبُو اجْتَنِبُوا ۴ الحجرات ع الحجرات ع ۲ ۱۲,۱۰ ج النور ع ۳ ج ۱۸ النور ع ۲ وسمعو وتسمعوا تو نو ترمذی نسائی تیسیر ۸ ۱۵ ۱۱ ۱۵ ۱۷ ۱۵
۶ ۲۳ المائدة المائدة ع ۱ ۸ ۳۲ ۲۳ ۸/۷ المجادلہ المجادلہ ع ۲ ۳۴ حطاما و حطاماً و شَدِيدٌ و شَدِيدٌ وَ ۹ ۲۳ ۱۷ ۲۳ ۲۳ ۱۵ ۲۵ يا كلُونَ يَا كُلُونَ ۳۲ ۱۴ حديد ع الحديد ع ۲ صَدَقَاتِكُمْ صَدَقَاتِكُمْ ۳۴ ۱۸/۱۳ ابوہریرہ ابو ہریرہ ۱۴ ۱۳ نساء ع ۴ نساء ع ۱ مشكوة مشكوة ص ۱۶ ۳۵ ۱۰ ۳۶ شجعي الشجعي - ۳۶ ۲۷ ۲۷ ۲۷ مُرْضَعَةٍ مُرْضِعَةٍ ۳۷ ۲ ۱۴ يا يا ۱۹ الزمر الزمر ع ۲۷ ۲۱/۲۰ ج ۹ اعراف ع ۱۹ ج ۹ اعراف ع ۱۹ ۲۸ ۲۸ ۲۸ ۳۰ ۳۱ ۳۲ اعراف اعراف ع ۱۲ ۱۵ تجارون تجارون ۱ ۳۹ ۵ ۳۹ ۵ يوسف ع يوسف ع ۱۰ ۳۹ ۱۸ متفق علیہ متفق عليه القياس ۳۹ ۱۸ ۳۹ ۱۰ رياض النضرة ص ۱۱۲ - ۱۳/۱ متفق علیہ متفق علیہ ایضاً زِينَةٌ وَ زِينَةٌ وَ ۴۱ ۶ ۴۱ ج ج ۱۴ - ج ۲ ص ۳۷ ج ۲ ص ابوداؤد و زرین پہلی روایت ابو داؤد دوسری روایت زرين ايضاً ج ۲۶ الحجرات ج ۲۶ الحجرات ع ۲ ۸ ال عمران ع ال عمران ع ۳ کہ فرمانبردار ہوں مگر فرمانبردار ہو مخرجا و مخرجاً و اور ڈرو کے بعد اور سنو اور مانو تُرْحَمُونَ تُفْلِحُونَ ۵ چھوٹ گیا ہے اللہ سے رابطہ رکھو یا کرو
اور سرحدوں پر گھوڑے ۵۰ ۱۸ باندھے رکھو ۴ ۵۹ عبارت عبادت عارضی عارض ۴۱ ۸ تم پر رحم کیا جائے تاکہ تم فلاح پاؤ - ۴۲ هذا من ربي هذا من فضل ربي ۱ ۳ ج ج ۳۰ ۹ ۴۹ ۱۴ ۴۹ - ۵۰ ۴ ۶۲ البقرة ۲۳ البقرة ع ۱۹ ۶۲ ۶ محمد محمد ع - اختیار دیں جانچ میں بہترین پوشیدہ ۶۲ ۱۳ انعام دیں ۔ ۱۶ ۵۰ ۱۵ و ۱۶ آل عمران رکوع ۴ آل عمران رکوع ۱۳ ۵۰ آخری سطر مومنین مُسْلِمِينَ ۵۲ ۱۱ اور ۱۲ کوئی جان .... کوئی ... پورا نہ کرنے ۵۴ ۵ نویں اصل حدیث متن چھوٹ گیا ۸ ۶۶ - ۶۸ (طس عن ابن عباس) کنز بِالْغَدَاةِ بالغداوة اطاعت اطاعت اطاعت اخي المساكين احبي المساكين میں تمہیں ۱۳ ۹۲ اور تمہارے لئے زائد چھپا ہے چاہتے ہیں حق جتاتے ہو حق جتاتے ہو یا دعا کرتے ہو ۱۱ ۵۵ حنفاء حنفاء بلد ع ۷۲ معه معه - - ۱۷,۱۲ ۵۵ وصلوا الا وصلوا لا ۱۰ ۷۲ ۵۶ ۵ بقرة ج ۳ بقرة ع ۳۶ ۱۸ ۷۲ بنصر بنصره انفال انفال ع
۱۴ ۷۳ ۷۳ درستی دوستی کرنا ہے کرتا ہے ۸۲ پڑھ ۱۳ ۳ ۲ ۸۴ ۹ ۹ ۱۲ ۷۶ ۳ مد ۱۸ وخِفْيَةً وَ وخِيفَةً وَ ۸۵ ۱ و ۴ ج ۹ آل عمران ع ۲۴ ج ۱۹ الاعراف ع ۱ ۸۵ ۲۰ ۷۳/۳ بہت بلند آواز اور کم بھی اور کم آواز سے ع ۱۶ دو ياتي الله ج المائدہ ياتي الله ج المائدہ ع ۲۴ ع ۲۸ ۸۵ متطهرين مطهرين ۸۵ ۸ (کے بجائے) ج ۱۸ نور - ۵۴ ج ۱۸ نور - ۴ ۵ اذكرو الله فاذكرو الله ۷ ۱۴ ج ۱۰ ع ۱۱ فَاذْكُرُوا اللَّهَ ۸۵ ۸ واذا فَإِذَا ۶۶ ج ۱۰ توبہ ع ۱۲ ج ۱۰ توبہ ع ۲ ۸۵ ۱۳ وقتی وقتی (لقید وقت) ۱۶ ۱۸ ۸۶ ۱۵ رہنے رہتے ۲۸ اور ۳ بقر بقرة ع ۲۴ ۶۰ عه ۶۶ ۵ فَا فَارْتَقِبُوا وَارْتَقِبُوا - ۹ ۸۸ المؤمن ع المؤمن ع ۸ ۷۸ العنكبوت ع العنكبوت ع ۵ كثيراً والذاكرات كَثِيرًا وَالذَّاكِرَاتِ ۷۲ ج الحديد ع ج ۲ الحديد ۷۷ ۱۸ ۶۰ ۱۲ ۸۰ ۱۲ ۸۰ ج ج ۲ ۸۸ هل را ونی هل را وني ۴ ۱۹ كيف لو را ولى كيف لو راوني ۱۴ آل عمران ع ۳ آل عمران ع ۲۴ ۱۹ أَنْفُسِهِمْ أَنفُسِهِمُ ج ۱۸ قصص ع ج ۲۶ الذاريات ع وَفِي وَفِي آخری سطر او عابری سبیل کے بعد او عابری سبیل (راستے سے
گزرنے والا مسافر) وہ ۹۰ کے بعد - ۹۹ ۱۴ طریف تعریف بقلبها يقلبها نو ۲ رسول (زاید) ۲۱ ۹۹ ۱۱ غطني غطني رو ۹۲ ۶,۵ گھروالے تکبیر کہیں گھروالوں نے تکبیر کہی ۱۰۱ - ۱۰۱ آخری سطر طیباتِ طَيِّبَاتِ ج المائدة ع ۱۱ ج المائدة ع ۱۲ ع ۱۲ - ۴ ۱۰۲ ۱۰۲ ۵ يَحِلُّ يَحِلُّ ۱۰/۹ القول الْقَوْلَ ۱۹ ۱۰۳ ۱۱ ۱۰۵ سحراً سَحَرًا يقوم يقوم سوداء سوداء بھینچ لیا نے بھینچ لیا تیرے تیرے الشطن الشيطن ۱۶ ۹۲ ۲۰ ۲۰ ۲۰ با بِالْفَحْشَاء بِالْفَحْشَاءِ کنجوسی کا علم کنجوسی کا حکم مِنَ الْجَنَّةِ مِنَ الْجِنَّةِ بڑائی سے برائی سے ۱۰ من الشيطان الرجيم إنه سميع عليم ما دو من ۱۶ ۱۰۶ ۲ و ۴ ج آل عمران ع ۴ ج ۹ الاعراف ع ۲۴ ۱۰۸ نسائی نے روایت کی نسائی نے روایت کی بعد ترجمہ ۲ ۱۸ ۱۰۷ رواه نسائی رواه نسائی کا - ۲ ۱۰۸ ۵ ترجمہ حاشیہ شروع سطر ۱۹ کے بعد پورا جملہ چھوٹ گیا تمہ ترجمہ کے لئے دیکھو ص ۱۱۱ حاشیہ کا ۱۱۱ سطر ۱۳ حاشیہ پر بقیہ سلسلہ ترجمہ متن بے شبہہ بے شبہہ اس اس عارضی عارض یا یہ - ۹۴ ۹۵ ۹۵ ۹۶ ۶ ۹۶ ۹۶ ۱۵ ۱۲ ۹۶ ۱ ۹۶ ۱ ۹۶ ۱۶ ۹۷ ۱۲ ۹۸ ۹۹
۱۰ ۱۱۲ اور اور نیز ۱۲۳ دیکھے دیکھا ۱۱۲ ۱۴ قتیبہ قتیبہ ۱۱۲ ۱۹ عقیق عقیق ۱۲ ۱۲۳ ۱۶ ۱۲۲ رہتے ہیں میں رہتے ہیں ۱۱۳ ۱۲ - ۶ المحمدونیہ المحمدونیہ صحبت کے بعد الخ الشوکانی حاشیہ ختم - ۱۲۴ ۱۶ ۱۶ ۱۳۴ ۱۷ ج ۱۸ اعراف ع ۳ ج ۹ الاعراف ع ۱۶ ۱۲۴ ۱۱۵ ۱۵ ۱۱۵ دكا وخر دَكًّا وَخَرَّ ۱۲۵ ۱۱۵ ۱۹ ج اعراف ج ۱۹ اعراف ع ۱۲۵ ۱۰ ۱۱۶ ۱۱۶ ہدایت ہدایت ۲۰ قلوبهم قلوبهم ۱۶ ۱۵ b المصباح المصباح دري دري يكاد يكاد وسط میں ہے وسط میں ہے مٹکا مککا ۱۲۵ ۱۸ شبہات ڈال رہے ہیں شبہات میں پڑے ہیں آج کے دن کی آج کے دن کی طرح ۱۱ ۱۲۶ ۷ ۱۱۹ ۱۱۹ ولا ۸ يا الى يا إلى ستجدني ستجدني ۶ ۱۳۰ ۱۳۲ ۱۱۹ ۱۶ كوكبا والشمس كوكباً والشمس ۱۳۴ ۱۹ ۱۹/۱۸ ج ۲۶ الفتح ع ج ۲۶ الفتح ع ۲ - ۸ ۱۶ پٹھے بیٹھے ج ۳ ج ۳ میں اس کو میں نے اس سے ۹ ۱۲۱ يتفل يتفل ۴ ۱۳ ۱۳۵ مُبَارَكَةٍ مُبَارَكَةٍ ۱۳۵ ۱۹ ۱۲۲ ۱۷ مبارک - ع ان وان ۱۳۵ ۲۰ النجم ع ۲ النجم ع ۳
۱۳۶ إِنَّ الْقُوَّةَ أَنَّ الْقُوَّةَ وَمِنَ الَّذِينَ ۱۳۶ ۶ يالمون يَعْلَمُونَ الكهف ع الكهف ع ۵ ۱۴۹ ۴ ۱۳۶ ۶ المؤمن ع المؤمن ركوع - ۱۳۸ ۳ بقره ع ۳۳ بقره ع ۳۴ ۱۵۰ ۲ الْجَاهِلِينَ الْمُشْرِكِينَ ۱۳۸ جاثیہ ع ۲ حاشیہ ۲۴ ۱۵۰ لا خوف لا هم ۱۳۸ ۶ لا خوف - لا هم لَا خَوْفٌ . لله الله ۱۵ ۱۳۹ ۸ نَفْعاً وَ نَفْعًا وَ ۳ ۱۵۱ ۳ ۱۵۱ ۱۵۱ ۳ جاھلوں مشرکوں جو شخص جس شخص حکم نہیں کرتے حکم نہیں دیا گیا وہ کرتے ہیں وہ نہیں کرتے ہیں ضرور ضرر ۱۳۰ ۱۴۰ ۲۰ ۱۴۰ ۱۴۱ ۱۴۴ ۶ ج ۲ - النساء ج ۱۶ مریم ع ۶ ۱۵۲ ۵ وغیرہ زاید ہے الحجرات الحجرات ع ۵ ۹ کرنا ہے کرتا ہے ۵ - ۸ ۶ ۱۵۳ کرتا ہے کرنا ہے ۱۵۳ ۱۴ سَرَأَيْتَهُ سَرَأَيْتَهُ قام الى الرحى قام الى الرحی ۱۵۳ ۱۴ حصہ آیت چھوٹ گیا وَقَطَّعْنَ ۱۴۴ ۱۱ چکی ڈالی چکی تیار کر ڈالی أَيْدِيَهُنَّ ۱۴۵ ۱۵ نزدیک ہوا نزدیک ہوئی ۱۵۳ ۱۵ هٰذا هذا ۱۴۸ ۱۵ (قسطنطنیہ) ۱۸ ۱۵۳ کا ہاتھ تمہاری تمہارا ۱۳۸ ۱۷ حصہ چھوٹ گیا ہے أُوتُوا الْكِتَابَ مِنْ قَبْلِكُمْ