🏠 Portal 🔍 Proofreading Workbench 📘 Bilingual Edition 📄 Markdown
یادِ حسرت: آیات (معارفِ قرآنی و لطائفِ سلوک)
Yād-i Ḥasrat: Āyāt (Memorial of Hasrat — Quranic Verses & Spiritual Insights)
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ رحمۃ اللہ علیہ
Bahr al-'Ulum Hazrat Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadiri 'Hasrat' (Rh.A)
Hasrat Academy, Hyderabad Deccan · Classical Scholarly Edition
نَحْمَدُهُ وَمُصَلَّى عَلى رَسُولِ الكَرِيم
الحين
قع
یاد حسرت آیات
طور التجلی ، خادم القرآن حضرت محمد عبد القدیر حسرت
صدیقی حسینی، قادری رحمت اللہ علیہ کے حالات و
کوائف و تعلیمات کے حسین امتزاج پر مشتمل
مجموعه مقالات

-169
مرتب
ڈاکٹر سیدمحمد ضیاء الحق قدیری )
۱۷۹- بہادر آباد سراج الدولہ روڈ کراچی

ملنے کے پتے
قدیری کلینک
۲۲۵ حیدر آباد کالونی کراچی نمبر
※
مفتی محمد فضل علی فاروقی
۲۵۸۷- لطیف آباد ا ، حیدر آباد (سندھ)
عبد الصمد صدیقی صاحب 1/118-5 سعود آباد کراچی
صوفی عبدالرشید صاحب -۵ - ڈی بلاک ۱۲۶/۵ نئی کراچی - کراچی ۳۶

هدیه : شتره روپے
مطبوعہ: تنویر پروسس کراچی ۱۳۹۶ هـ

آخری آرام گاه
حضرت مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت علیہ الرحمة ، حیدرآبادی
صدیق گلشن - حیدرآباد - دکن (بھارت)

نمبر شمار
۲
۵
فهرست
عنوان
صفحہ نمبر

ما گذارش ڈاکٹر سید محمد ضیاء الحق الجيلاني القديري ۸
پیش لفظ جناب احمد عبد الشکور صدیقی قدیمی 4
شجر درخشان جناب ابو الخير جعفر صدیقی قدیری ۱۵
نسب کا مقام صدا ہمارا انسب صدا حضرت شاہ عبد القادر صدیقی ( نواب قادر یار خان) من ۲ حضرت محمد علی صدیقی ۲۳ حضرت شاہ فضل الله صدیقی ص ۲۳ حضرت عبد القادر صدیقی ص ۲۵ - اولاد حضرت محمد عبد القدیر صدیقی ۴ ص ۲۶

روایت قرآن و حدیث - جناب محمد عبد الصمد صدیقی قدیری ۳۴
تجوید و روایت کی اہمیت صہ د ۳۳۰ - سلسله روایت ص ۳۶
روایت حدیث من الدین صدام
عالم بے بدل راحمد قادری قدیری جناب ظہیر احمد
سالگرہ کیوں صدام سالگرہ حین حیات ص۲۳ شخصیت جامع ۲۴ پر تو جوامع الکلم ص ۳۲ - حاضر دماغی صلا اختلافی مسائل پر آپ کا نقطہ نظر من ؟ اقتضائے وقت و محل م تین اہم تصنیفات منه حکمت اسلامیہ مت تفسیر صدیقی ص ۵۲ طریقه ترجمه و تغییر صداها مسئله عدم مسیح قرآن م ۵۲ اعجاز قرآن ص ۵۳ شرح و ترجمه نصوص الحکم ص ۵ ۵۲ بسطة في العلم حده والجسم صلاه فيضان باطنی حثه

صفحہ نمبر
1
۸۹
عنوان
نمبر شمار
۸
A

سراپا مشه
مرشد کامل __________ جناب ابو ہادی علی رضا صدیقی قدیری
چشتی ص نقشبندیه من البریہ ص
شاذلیہ ص دفاعیه صا قادریه منا قدیر به من
رضا و تسلیم مت کرد امانت حد محبت ملا
علم لدنی صدا تدریس و ریاضت من عطائے
خلافت صده

شمع محفل جناب عبد الاحد صدیقی قدیری
دروس ص ۹ تربیت النساء من قصیده برده و
مولود برزنجی شریف ص ه آثار مبارک من
محفل سماع ما ایک یادگار محفل ص ۱۰ مسئلہ
ا حلت سماع مانا
ساقی تشنہ لباں جناب محمد اسلم قادری قدیری
ولادت با سعادت صللا نسبت عالی صلا ابتدائی با
حالات ما خدمات سرکاری ص ۱۱۳ - اخلاق کریمانه
صدا اجازت و خلافت صدا اہم تعلیمات ما
وسیله ما شیخ مثلا مدیر محمدی ص ۱۱۹
۱۲۳
شریعت و طریقت کا باہمی ربط صدا 17 دو ذات
ص ۱۳۲ رو ذات ایک وجود مت - ایک دو وجود
ذات جو وجود ص ۱۲۳ قرب فرائض من ۱۳۵ - انتباه
ص ۱۲۹

نمبر شمار
۱۰
11
۱۲
عنوان
صفحه نمبر

طوطی شیریں یہاں جناب بشیر مس الحق بخاری القادری القدیری ۱۳۳
اردو کلام م ۱۳ نسیم عرفان ص ۱۳۳ مراة الحقائق
م ۱۳۹ مسدس مبت؟ معيار الحق صدا ۱۳ دور حاضر
ص) گلدسته اطفال ص ۱۳ غزلیات ص ۱۲۳ محاسن
ص ۱۲۳ نئی تراکیب ص ۱۳ فکری افق منشا سندی
شاعری مرد 100 عربی کلام مش فارسی کلام من ها

جناب وقار الدین صدیقی قادری قدیری ۱۶۳ آخری سلام
إلى اللحمد _______ جناب محمد ظہیر خان قادری قدیری
۱۶۸
شان عہد قدیر جناب میر حسین علی خان قادری قدیری ۱۷۶

۸
گذارش

پیرو مرشد ، طور التجلی ، خادم القرآن ، استاذ العلماء حضرت محمد عبد القدیر
صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ کی سالگرہ مبارک آپ کے حین حیات
ہم تمام خادمین اس دھوم دھام سے منایا کرتے تھے جس کا یہ موقع متقاضی
تھا ۔ وصال شریف کے بعد بھی ہم اسی طرح اس جشن کو مناتے آتے ہیں کہ
مردان با خدا زندہ جاوید ہوتے ہیں۔ پاکستان میں بھی حضرت کے خادموں کی کوئی
کمی نہیں۔ خود صاحبزادگان میں سے بھی موجود ہیں ۔ لیکن یہ میری سعادت اور
خوش نصیبی ہے کہ پاکستان میں مین سالگرہ کا اہتمام اس عاجز کے مکان پر اکثر کیا جاتا
رہا ہے ۔

اس موقع پر حسب روایت جہاں فاتحہ اور محفل سماع کا انتظام ہوتا ہے وہیں
حضرت کے متعلق اہل علم اپنے ارتسامات کو بھی پیش کرتے رہے ہیں۔ ابتک ان میں
کچھ تو وہ رہے ہیں جو شرف باریابی رکھتے ہیں اور کچھ پاکستان کے وہ اہل علم ہیں جنہیں
جیدر آباد دکن سے وطنی نسبت تو نہیں رہی لیکن انہیں حضرت کی تصانیف کے مطالعے
کا موقع ملا ہے۔ میں نے گذشتہ سال یعنی 19ء میں پیرزادہ حضرت موسیٰ عبدالرحمن
صدیقی حسینی قادری مدظلہ سے فرمائش کی کہ اس دفعہ کم از کم ایک مقالہ یا مضمون
حضرت کے دیکھنے والوں کے دیکھنے والوں میں سے کسی کا ہونا چاہئیے کہ موصوف نے
اپنے والد بزرگوار کے نقش قدم پر چل کر کئی جواہر نا باب کو تا بدار کر دیا ہے ۔ میری
اس گزارش کو شرف قبولیت یوں بخشا گیا کہ مورخہ ۲۷ رجب ۱۳۹۷ هم مطابق ۱۹۷۶
کو تین قدیری عزیزان ظہیر احمد قادری، محمد اسلم قادری اور سید شمس الحق بخاری قادری
نے ایک ایک مقالہ پڑھا اور سامعین سے جی بھر کے داد پائی ، حاضرین میں سے ا حاضرین میں سے اہل قلم نے

A
دنیا کے ادب میں ان تین نو وارووں کو خوب خوب مرحبا کہا اور اپنے حلقے میں
داخل ہونے پر انہیں مبارکباد دی ۔ ساتھ ہی اشاعت پر باصرار توجہ دلائی ۔ اس پر
سنجیدگی سے غور کیا گیا لیکن اشاعت کے عملی مرحلے تک پہنچتے پہنچتے مزید دو چند
مقالے تیار ہو چکے تھے۔ چنانچہ انہیں بھی مجمو عے میں شامل کر لیا گیا۔ ساتھ ہی دکن
کے قدیری برادران کی نمائندگی کے طور پر حضرت کے چہیتے نواسے، مرید اور خلیفہ
برادر مکرم جناب وقار الدین صدیقی کا ایک گراں قدر اور یادگار مضمون بعنوان آخری
سلام با مید منظوری بلا اجازت درج کر لیا گیا ۔ اس موقعے پر میں برادرم ابوالمحامد
محمد احمد الله احمد قدیری ، مدیر سابق ماہنامہ القدیر حیدر آباد دکن کا ذکر کرنا ضروری
سمجھتا ہوں جن کے القدیر کی جلدوں سے مقالہ نگاروں کو بڑی مدد ملی یہ آخری
سلام اسی رسالے سے لیا گیا ہے۔ تمام لکھنے والوں کے ساتھ میں خود بھی مدیرۂ القدیر
کا شکریہ ادا کرتا ہوں ۔
"

المرتب
ڈاکٹر سید محمد ضیاء الحق الجيلاني القديري
۲ جولائی کے 1964ء - کراچی

!
۱
پیش لفظ

امت محمدیہ خیر امت ہے اس امت کے سب ہی مومنین حزب الله
میں داخل ہیں اور اللہ کے دوستوں میں شامل ہیں۔ تاہم درجات میں تفاوت ہے
عام مومنین اگر ولایت عامہ میں داخل ہیں تو خاص مومنین ولایت خاصہ سے سرفرانہ
ہیں۔ یہ وہ لوگ ہیں جو اقوال ہیں ، اعمال میں ، احوال میں انتباع نبوی سے ممتاز اور
مسند نشینی کشف و شہود سے مالامال ہیں۔ ان میں سے کچھ تو اہل یمین ہیں جن کے لئے
رب العزت نے آخرت میں جنتیں تیار کر رکھی ہیں اور کچھ وہ ہیں جن کے لئے نہ
صرف اعلیٰ تر جنتیں آراستہ و پیراستہ کی گئی ہیں بلکہ قرب خداوندی اور دیدار جمال
کبریائی کی بیش بہا نعمتیں بھی مقسوم ہیں ۔ کس کا مرتبہ کیا ہے ؟ اس کا علم تو خود اسی
کو ہے جس نے مخلوقات کو پیدا کیا اور ان کی درجہ بندی کی ۔ ہمیں تو اس کا علم
پوری طرح اسی وقت ہو سکے گا جب مالِک یوم الدین اپنے فیصلوں
سے سب کو آگاہ کر دیگا، تاہم آثار، احوال و قرائن سے ضرور اندازہ ہوتا ہے کہ کون
کس معیار کا ہے اور چونکہ یہ امت ، امت مرحومہ ہے اس لئے قیامت تک کوئی دور
ایسا نہیں ہو سکتا کہ امت حاملان ولا بیت خاصہ سے خالی رہے۔ اس زمانے میں بھی
یقینا اللہ تعالیٰ کے محبو بین موجود ہیں گو کہ تقاضہ وقت کے مطابق کسی قدر پوشیدہ
ہیں چونکہ قرب خدا وندی کے حصول کے لئے جن شرائط کو پورا کرنا ضروری ہے ، جیس
علم و عرفان کی ضرورت ہے اور جس طرح کی تربیت درکار ہے اس کے لئے ایسی
ذات با برکت مطلوب ہے جو خود اس مرتبہ عالی پر فائز ہو ، اس لئے طالبین کو
بزرگان دین کے حالات ، تعلیمات، اسلوب تعلیم و تربیت جاننا ضروری ہوا کہ
وہ کھوٹے گھرے، درست اور دھو کے باز میں تمیز کر سکیں اور مردان با خدا

کے واقعات ان کے لئے معیار کا کام دے سکیں۔ چنانچہ بزرگان دین کے حالات
زندگی پر بکثرت کتابیں لکھی گئیں۔ ان کی تعلیمات کو ان کے صحبت یافتہ لوگوں نے ملفوظات
کی صورت میں منضبط کر لیا ۔
۔

جیسا کہ گذشتہ سطور میں مذکور ہوا، بزرگان دین کے حالات جاننا مرشد کامل
کے متلاشی مخلصین کے لئے معیار کا کام دیتا ہے۔ یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ
قرآن مجید اور احادیث نبوی اور کتب فقہ کے ہوتے ہوئے مرشد بنانے یا کسی
کے ہاتھ پر بیعت کرنے کی آخر ضرورت ہی کیا ہے ؟ دراصل آدمی اپنی غلطی پر
بمشکل ہی مطلع ہو سکتا ہے ، لہذا کسی ایسی ذات کا ہونا ضروری ہے جوغ جو غلطیوں
کی نشان دہی کر سکے۔ یوں تو یہ بات تمام علوم و فنون کے لئے ہی درست ہے لیکن
ایسے علوم کے لئے خاص طور پر صحیح ہے جو نازک تر ہیں۔ حساب جیسے بدیسی علم
کے لئے بھی پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک پورے دس سال تک شاگردی
میں گزارنے پڑتے ہیں ، تب کہیں جا کر حساب پر یک گونہ عبور حاصل ہوتا ہے
پھر لطیف اور مطلق مسائل کے سمجھنے میں جو سلوک راہ خدا میں پیش آتے ہیں ،
غلطیوں کا سرزد ہونا کیسے ممکن نہیں۔ اس راہ میں غلطیاں ہوتی ہیں اور بکثرت
ہوتی ہیں۔ جب حساب جیسے واضح علم کے سیکھنے کے لئے استاد در کار ہے تو پھر
عرفان حق جیسے نازک تر علم کو حاصل کرنے کے لئے اور سلوک راہ خدا کی منزلیں
طے کرنے کے لئے ایسے رہنما کی ضرورت کیوں نہ پڑے گی ؟ جب کہ اس راہ میں
رہزنوں کی کوئی کمی نہیں ۔ شیطان لعین ، نفیس پلید اور اس کے مرتی اور غیر مرئی
کارندے ہر وقت التباس علمی و لغزش عملی میں سالک کو مبتلا کرنے کے لئے تیار
ہیں اور کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔

اب رہا بیعت کا مسلکہ تو نبی کریم کا بیعت لینا قرآن اور احادیث نبوی
سے ثابت ہے۔ کوئی ہٹ دھرم ہی انکار کرنا چاہے تو کر سکتا ہے۔ جب کوئی

|
مسلمان ہوتا تو نبی کریم اس سے بیعت لیتے ۔ آپ نے بعض لوگوں سے اس
بات پر بھی بیعت لی کہ وہ کسی سے کچھ نہ نہ مانگیں گے۔ اپنا آخری قطرہ خون بہانے
کے لئے بیعت رضوان کے موقعے پر حاضر تمام صحابہ کرام سے بیعت لی اور حضرت
عثمان غنی کی طرف سے بالغیب بیت لی جو کہ حضور کے زیر فرمان سفارتی فرائض
کی انجام دہی کے لئے لگے گئے ہوئے تھے۔ بیعت تقوی عورتوں سے بھی لی جاتی ۔
بعض اوقات آپ نے اللہ کی اور اس کے رسول کی محبت میں ثابت قدم رہنے
پر بھی بیعت لی ۔ یہ سب باتیں کسی قسم کے شبہے کے بغیر ثابت ہیں۔ آپ کے اس
دار فانی سے پردہ کرنے کے بعد صحابہ کرام کا بیعت لینا بھی اسی طرح ثابت ہے
اور الحمد للہ ہم مطمن ہیں کہ بیعت کا یہ سلسلہ مرشد سے مرید کو منتقل ہوتے ہوئے
اغضور سے ہم تک پہنچا ہے بلکہ اگر أَلَسْتُ بِرَبِّكُمْ قَالُوا بَلی ہے ۔ کو
پیش نظر رکھا جائے تو یہ بات ثابت ہے کہ

ملی ہے عرش کی زنجیر سے نہ بخیر مے خانہ

چنانچہ بزرگان دین بیعت لیتے ہیں اور پھر اپنے مریدوں کی نگرانی کرتے ہیں
ہر وقت اپنے حسین توجہ سے ، روحانی امداد سے اور قوت خیالی و ارادی سے مرید کو
متاثر کرتے ہیں اور ان کے ظاہر و باطن کی تعلیم نبوی کے مطابق تربیت کرتے ہیں
اپنے حسن کلام و خصال سے نہ صرف واضح کہا ئر سے روکتے ہیں بلکہ نازک تر نفسی
ر وائل پر بھی متنبہ کرتے رہتے ہیں۔ ان کا مقصد نہ حکومت ہوتا ہے ، نہ حصول زر-
ان کے پیش نظر بس مرید کی اصلاح حال ہوتی ہے ۔ وہ چاہتے ہیں کہ مربیبہ کے نہ
صرف ظاہری اخلاق خلق محمدی کے مطابق ہوں بلکہ باطنی و روحانی احوال بھی
صبغہ محمدی سے مستفیض ہو جائیں۔ یہ ساری محنت اللہ کی رضا کے لئے ہی ہوتی
ہے اور اسی سے وہ جہ وہ جزا کے طالب ہوتے ہیں۔ بیعت بچوں سے بھی لی جاتی ہے جسے
بیعت برکت کہتے ہیں ۔

۱۲
میرے لئے یہ بات باعث مسرت ہے کہ پیش نظر مقالے بطور مجموعے کے
کتابی صورت میں شائع ہو رہے ہیں۔ اس مجموعے کا نام زیاد حسرت آیات “ رکھا گیا
ہے۔ اس کا پیش لفظ لکھنے کی سعادت مجھے مل رہی ہے ۔ یہ مقالے نہ تو روایتی انداز
میں سوانح پر مشتمل ہیں اور نہ یہ ملفوظات ہیں بلکہ یہ مضامین قبلہ گاہ حضرت محمد
عبد القدیر حسرت صدیقی کے واقعات زندگی اور تعلیمات کے ایک اچھوتے امتزاج
پر مشتمل ایساد لکش اور معنی آفرین مرکب ہے جو یقیناً اہل نظر کے پاس قابل قدر
سمجھا جائیگا ۔ یہاں بے محل نہ ہوگا اگر میں یہ عرض کروں کہ حضرت کی زندگی اور
تعلیمات پر مشتمل یہ کوئی پہلی کا دوش نہیں ہے بلکہ اس سے پہلے بھی متعدد اہلِ قلم
مخلصین نے مضامین لکھے ہیں اور کچھ کتا بچے بھی شائع کئے ہیں ۔ ان حضرات میں
پیش پیش ابن الاخ جناب انوار الدین صدیقی ، جناب احمد الله قدیری اور پروفیسر
عبد الحفيظ قیل (جامعہ عثمانیہ بطور خاص قابل ذکر ہیں ۔ ان حضرات کے پاس حضرت
قبلیم کی زندگی کے بہت سے واقعات تحریری شکل میں موجود ہیں۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ
ایک مکمل سوانح عمری تیار ہوجاتی۔ عام طور پر ملفوظات ان بزرگوں کے لکھے جاتے ہیں جو
خود صاحب تصنیف و تالیف نہیں ہوتے ۔ حضرت قبلہ تو خود تقریباً پچاس کتابوں کے
مصنف ہیں جن میں حضرت کی تعلیمات شرح وبسط کے ساتھ موجود ہیں۔ اس لئے میرے
خیال میں ملفوظات کی چنداں ضرورت نہیں ہے ۔

بلا شک مقام رسالت تصرف کا طالب ہے تا کہ جو دین رسول کے ذریعے
آیا ہے اسے لوگ قبول کریں ۔ لہذا ایسی آیات کا ظہور ہوتا ہے جو ہوتے تو ہیں
امر الہی سے لیکن منسوب رسول کی طرف ہوتے ہیں ۔ جنہیں رسول اپنی امت
اور قوم کے پاس اپنے صادق ہونے کی دلیل کے طور پر پیش کرتا ہے۔ تاہم
رسول ظاہری معجزات کو طلب نہیں کرتے کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ معجزہ حجتہ اللہ ہوتا
ہے۔ اگر ظاہر بظاہر معجزات نمایاں ہوں تو اتمام اتمام حجت ہو جاتی ہے اور انکار پر ظاہر بظاہر
ہے

۱۳
عذاب الہی آتا ہے ۔ لہذا رسول پردے کو باقی رکھتے ہیں ۔ معجزہ جب کسی جماعت کے
سامنے ظاہر ہوتا ہے تو لوگ کئی قسم کے ہو جاتے ہیں۔ بعض ایمان لے آتے ہیں ۔
بعض ہٹ دھرمی کے باعث انکار کرتے ہیں۔ بعض معجرے کو سحر و شعبدہ سمجھتے ہیں انکار سحر ؟
غرض وہی ایمان لاتا ہے جس کے دل کو اللہ نے نورا ایمان سے منور کر دیا ہو۔ جب
آدمی اس نور سے نہ دیکھے جسے ایمان یا قابلیت ایمان کہتے ہیں تو معجزہ اسے کوئی نفع
نہیں دے سکتا۔

ولی اپنے نبی کا تابع ہوتا ہے لیکن نہ نیا دین لاتا ہے نہ نبی کی طرح
صاحب معجزہ ہوتا ہے۔ اس کا کام تو صرف ان لوگوں کو اپنے نبی کی تعلیم کے مطابق
راہ حق دکھانا ہے جو اس کی طرف اس مقصد سے رجوع ہوں اسی لئے وہ اپنے
متعلق نہ کوئی دعویٰ کرتا ہے نہ اپنی ذات کی طرف کسی کو دعوت دیتا ہے۔ لیکن جب
اللہ تعالیٰ کو یہ منظور ہوتا ہے کہ اُس کے اس بندے کی تکریم کی جائے تو پھر باہر
خدا وندی کرامات کا ظہور ہوتا ہے . ہوتا ۔

حضرت قبلہ فرمایا کرتے کہ کرامات کا ظہور سالک کیلئے ایسا ہی ہے جیسے
آثار بلوغ جس طرح آثار بلوغ کو ثقہ لوگ بلا ضرورت اور بر سر عام بیان نہیں
کرتے سالک کو بھی چاہئیے کہ ان خوارق عادات کو حتی المقدور چھپائے ، جنہیں اللہ
تعالیٰ نے اپنے فضل و کرم سے ظاہر فرما کر اس کی طرف منسوب کروایا۔ چنانچہ حضرت
قبلہ تم سے بھی کرامات کا ظہور ہوا اور اس کثرت سے ہوا جیسے تسبیح کے دانے کھل گئے
ہوں، لیکن چونکہ حضرت قبلہ کی اصل کرامت یا وجہ تکریم سالکین کے دل کو نور می رفت
سے روشن کرنا اور ذکر و فکر اور علوم سلوکیہ سے بہرہ مند کر دینا ہے ، اسی لئے زیر نظر کا
مقالوں میں آپ کی ان ہی جہات کو پیش نظر رکھا گیا ہے۔ ہاں درمیان میں کچھ ایسے
واقعات کا ذکر آگیا ہے جنہیں کرامت کے طور پر بیان کیا جا سکتا ہے۔ بہر حال ان
مضامین کا مقصد آثار پرست کمزور عقیدہ لوگوں کی تسکین طبع کا سامان مہیا کرنا نہیں ہے

۱۴
بلکہ متلاشیان حق کے ہاتھ میں ایک شمع تھانا ہے۔
نبی کو معصوم بنانے والا رب اپنے دلی کی بھی خطا سے حفاظت کرتا ہے ۔
یہی وجہ ہے کہ اولیائے کرام کے تذکروں میں خوبیاں ہی بیان کی جاسکتی ہیں ۔ وہ خود
اپنے جن اعمال کو خطائیں گردانتے ہیں اگر ہم انجام دے پائیں تو ہمارے لئے نیکیاں
شمار ہوں ۔ روشن اور تاریک پہلو صورت گری کے لئے لازم ہیں لیکن یہ اعتباری اور
اضافی نسبتیں ہیں۔ لہذا اولیار کے تذکروں پر عام سوانح کی انتقادیات کا اطلاق نہیں
کیا جا سکتا۔

پیش نظر مجموعے میں لکھنے والوں نے عام رنگ سے ہٹ کر ایک نئے انداز
سے اپنے ممدوح کی زندگی اور تعلیمات پر یوں روشنی ڈالی ہے کہ مجموعہ ایک بابرکت
تذکرے ہی تک محدود نہیں رہا بلکہ عملی تصوف کے بہت سے ایسے پہلو بھی اجاگر ہو گئے
جن سے اولیاء کے عام تذکرے خالی نظر آتے ہیں۔ یہ قابل تحسین کوشش یقیناً ارباب
بصیرت کے پاس قابل قدر سمجھی جائے گی۔ ہر پھول خوشبو دار ہے۔ پورا گلدستہ ہی طرحدار
ہے۔ کیوں نہ ہو گل چیں بھی تو ہنرمند و قدر شناس ہے۔ یہی وجہ ہے کہ میں بھی
مقالہ نگاروں کے اس اعتراف کی بھر پور تائید کرتا ہوں کہ برادر محترم جناب موسیٰ
عبد الرحمن صدیقی حسینی قادری کی صحیح تعلیم اعلیٰ تربیت ، موزوں ہدایت ، مفید اصلاح
اور مناسب ہمت افزائی کی بدولت ہی اس معیار کی یہ پیش کش ممکن ہو سکی ۔ چنانچہ
انصاف کا تقاضہ ہے کہ ان نو خیز اور فطین مقالہ نگاروں کی نگارشات کا استحسان اسی
پس منظر میں کیا جائے لیپس برادر محترم بجاطور پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔

آخرمیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس مبارک کام میں مجھے بھی حد مقدور
حصہ لینے کی سعادت نصیب ہوئی ۔
المخلص
احمد عبد الشکور صدیقی حسینی قادری

3
۱۵
شجر درخشاں
از جناب ابوالخیر جعفر صدیقی قدیری .

عرب کا دور جاہلیت دین اور اخلاق کی تباہی کا اہی کا دور تھا نسب کا مقام و کار در الیت خود بنی اسمعیل نے جو عرب میں آباد تھے اپنے جدا علیٰ حضرت
ابراہیم اور حضرت اسمعیل کی تعلیمات کو مکسر بھلا دیا تھا اور ان کے بجائے خود ساختہ
رسومات نے رواج پا لیا تھا ۔ ان میں سے ازدواج کی بے قاعدگیاں خطرناک حد تک
بڑھ گئی تھیں ۔ محرم کا تصور اور زنا کی حرمت بھی ذہنوں سے تقریباً ساقط ہو چکی تھی۔
چنانچہ بعض وقت ایک ہی عورت کے کئی خاوند ہوتے ۔ سوتیلی ماں سے باپ کے مرنے
کے بعد بیا نکاح کر لیتا۔ یا اسے اپنی لونڈی بنا لیتا۔ لیکن ساتھ ہی کچھ ایسے خاندان
بھی تھے جنہوں نے پیغمبروں کی عطا کردہ اخلاقی قدروں کو ملحوظ رکھا اور عق نکاح کے
معروف طریقے ہی پر قائم رہے ۔ ایسے خاندان اپنے نسب کے علم اور اُس کی حفاظت
کو ضروری خیال کرتے تھے۔ اس طرح لوگ دو قسم کے ہو گئے : ایک تو وہ جو نسب کے
صاف ستھرے تھے ، اور کچھ دوسرے تھے جن کے نسب میں گڑ بڑ تھی صحیح النسب لوگ
اپنے آپ کو عالی نسب اور معزز سمجھتے اور جو دوسرے لوگ تھے وہ بھی فطری طور پر
ان کو ایسا ہی مانتے۔ بنی اسمعیل میں جو نسب کے کچے تھے وہ بھی بہر حال حضرت ابراہیم
اور حضرت اسمیل کی اولاد مانے جاتے ۔ اپنی اس نسبی نسبت کو وہ اپنی پردہ پوشی
کے لئے یوں استعمال کرتے کہ عرب عاربہ پر اپنی برتری جتاتے ۔ عرب عاربہ سے
مراد عرب کے وہ باشندے ہیں جو حضرت ابراہیم واسمعیل سے نبی نسبت نہیں رکھتے
اور پہلے سے آباد تھے ۔ ایک دوسرے کی عیب جوئی اور پھبتیوں نے منافرت کا وہ
i

14
طوفان مچایا کہ نوبت جنگ و جدال تک پہنچ گئی ۔ چنانچہ حضور کی بعثت تک ران
میں کئی نسلی لڑائیاں لڑی جا چکی تھیں ۔ یہ تو رہا ان کا آپس کا فساد لیکن یہ اپنے مشترک
دشمن کے خلاف اپنی زبان کی عصبیت کو کام میں لاتے ، اس لئے کہ یہ دونوں گروہ
عربی زبان بولتے تھے اس زمانہ میں کچھ افریقی بھی عرب پہنچ چکے تھے ۔ ان میں اکثر
بحیثیت غلام عرب شرفاء کے پاس گرفتار مصیبت تھے ، جن پر یہ نام نہاد شرفار
بزعم خود ظلم و ستم کو روا سمجھتے اور اپنی اس کارروائی کو حق بجانب ٹھہرانے
کے لئے ان غریبوں کے کالے رنگ کو ہدف بناتے عرب کے ان معاشرتی تحصیات کو یہودیوں
کی موجودگی نے بھی ہوا دی جو شدید نسلی تعصب اور عزور میں مبتلا تھے۔ یہ وہ
حالات تھے جو حضور کی بعثت کے وقت عرب میں پائے جاتے تھے۔ جب سرکار
سراجاً میرا کا ظہور ہوا تو پھر جہالت کی یہ سب تاریکیاں نور اسلام سے زائل
ہو گئیں ۔ اسلام ایک فطری مذہب ہے اور اس میں نہ تو کسی امیر واقعہ کی تردید
کی جاتی ہے اور نہ کسی اچھے جذبے کو مٹایا جاتا ہے۔ اس کے بجائے افراط و تفریط
کو دور کر کے ہرام کو اس کے صحیح مقام پر رکھ دیا جاتا ہے۔

کرہ ارض پر جو بھی ذی حیات مخلوق پائی جاتی ہے اس میں جنس اور
نوع کا تعین توارث کے طور پر ہوتا ہے اور بعض دوسری خصوصیات بھی ایک
فرد سے دوسرے فرد کو اسی بنیاد پر منتقل ہوتی ہیں مثلاً آم کی گٹھلی سے آم ہیں
کا درخت اگتا ہے ۔ یہ نہیں ہوتا کہ کھجور کا درخت نکل آئے ۔ شیر کی اولاد شیر
ہی بنتی ہے ۔ بنی آدم بنی آدم ہی کو جنم دیتے ہیں۔ لیکن جہاں نباتات اور حیوانات
میں شعوری اکتساب کی صلاحیت نہ ہونے کے برابر ہے وہیں اللہ کی طرف سے
انسان کو شعوری اکتساب کی غیر معمولی صلاحیت ودیعت کی گئی ہے۔ شعوری
اکتساب کی یہ صلاحیت توارث کی بہ نسبت کہیں زیادہ اہم ہے۔ اسلام میں جہاں
اکتساب کو اس کی اہمیت کے پیش نظر اعلیٰ مقام عطافرمایا گیا ہے وہیں نسب کو

<
بھی اس کا ضروری مقام دیا گیا ہے اللہ تعالی نے جاہلی خیالات کی بنیاد پر ایک
دوسرے کی ہنسی اڑانا اور ایک دوسرے پر آوازے کسنا اور ان کو ذلیل سمجھنا یکسر
منع کر دیا ہے چنانچہ فرمایا : " يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا لَا يَسْخَرُ قَوْمٌ
مِنْ قَوْمٍ " اپ ۰۲۶ ۱۴۴) ترجمہ :۔ اسے ایمان وا والو، ایک قوم (گروه ) دوسری
قوم (گروہ) کا تمسخر نہ اڑائے ۔ اور آگے فرمایا " وَلَا تَلْمِزُوا أَنْفُسَكُمْ وَلَا
تَنَابَزُوا بِالا لَقَابِ رپ ۲۶- ع ۱۴) ترجمہ آپس میں عیب جوئی نہ کرو، نہ
بڑے نام دو۔ اور پھر ان ہدایات کے بعد نسلی برتری کے عزور کو یوں پاش
پاش کر دیا : " يَاقَهَا النَّاسُ إِنَّا خَلَقْتُكُمْ مِنْ ذَكَرٍ وَأُنثَى وَجَعَلْتُكُمُ
شعُوبًا وَقَبَائِلَ لِتَعَارَفُوا إِنَّ أَكْرَمَكُمْ عِنْدَ اللَّهِ انْقَكُمْ إِنَّ الله
وا
عَلِيمٌ خَبِير " آپ ۲۶- ۱۳۴) ترجمہ :- آدمیوں ! ہم نے تم کو ایک مرد اور ایک
عورت سے پیدا کیا اور تمہارے لئے کہنے اور قبیلے بنائے ، ذائیں اور گوتمیں بنائیں
(کیوں ؟ ) کہ تم ایک دوسرے سے تعارف پیدا کرد. یقینا اللہ کے پاس وہی زیادہ
بزرگ ہے جو خدا ترس ہے ۔ یقیناً اللہ سب کچھ جانتا ہے ، سب کی خبر رکھتا ہے.

اس آیت شریفہ میں جہاں تمام نبی آدم کے لئے ایک ہی توارث کو
ظاہر فرمایا گیا ہے وہیں پر اکتساب علو کی بنیاد تقویٰ قرار دی گئی ہے اور
اس بات کو بالکل واضح کر دیا گیا ہے کہ بزرگی علم و عمل سے ہے ، نکہ ذات
نسل ، رنگ ، زبان یا وطن سے، تاہم یہ بھی فرما دیا کہ : " هُوَ الَّذِي خَلَقَ مِنَ
الْمَاءِ بَشَراً فَجَعَلَهُ نَسَبًا وَ صِحْراً " (پ ۱۹- ع (۳) ترجمہ : اور وہی
ہے جس نے بنایا انسان کو پانی سے ، اور پھر ٹھہرایا اس کا نسب اور سسرال.
یعنی نسب مشیت ایزدی سے ہے اور ظاہر ہے کہ اللہ کی ہر مشیت میں اس
کی حکمت موجود ہوتی ہے۔ جس پر مطلع ہونا انسان کے لئے ضروری نہیں
گو خاندان اور نسب پر فخر و غرور ایک سخت نا محمود اور قابل مذمت فعل ہے ،

۱۸
لیکن اگر اپنے صالح اسلاف کے کارناموں کا علم کسی کو اخلاق و اعمال پر آمادہ
کرے تو پھر یہ ایک مفید اور اچھی بات ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے نیک لوگوں کی
b
اولاد کو اس پر متوجہ کیا اور فرمایا : وَالَّذِينَ آمَنُوا وَاتَّبَعْتُهُمْ ذُرِّيَّتُهُمُ
بِإِيمَانِ الْحَقْنَا بِهِمْ ذُرِّيَّتَهُمْ وَمَا آلَتُنْهُمُ مِنْ عَمَلِهِمْ مِّنْ شَيْ
كُلِّ امْرِئٍ بِمَا كَسَبَ رَهِين ، پ ۲ - ۳) ترجمہ : جو لوگ ایماندار ہیں
اور ان کی اولاد ان کے طریقے پر چلتی ہے تو ہم ان کی اولاد کو ان سے ملا دیں گے ،
ان کا درجہ دیں گے ، ان کے پاس رکھیں گے اور ان کے ماں باپ کے عمل سے کچھ کم
نہ کریں گے ۔ ہر شخص اپنے اعمال میں محبوس ہے ، ذمہ دار ہے ، مطلب یہ ہے
کہ بزرگوں کی اولادگر اکتساب خیر میں اس پیمانے کی نہ ہو جس پیمانے کے
ان کے بزرگ تھے لیکن بزرگوں سے نسبی نسبت انہیں فائدہ دے گی اور
آخرت میں ان کے درجے بلند کر دیتے جائیں گے ۔ یہ سب کچھ اس وقت ہو گا جب
وہ خود بھی ایمان سے مزین اور حسب مقدور عمل صالح پر کار بند رہیں گے اور
ان دونوں باتوں میں اپنے بزرگوں کی اتباع کریں گے۔ بزرگوں کی وہ اولاد
جور ایمان سے خالی اور اعمال صالحہ سے عاری ہوگی ان کو اعلیٰ نہیں سے کوئی فائدہ
نہیں پہنچ سکے گا، اس لئے کہ : لا ینال محمدی الظلمین ، ترجمہ اللہ کا
وعدہ ظالموں کو نہیں پہنچتا ۔ (پ ۱- ع (۱۵)

یہ بلندری درجات کیوں ہوگی ، اس کا تعلق اللہ تعالیٰ کی ربوبیت اور
شان احکم الحاکمین کے اختیارات سے ہے ۔ وہ جس کو جتنا چاہے نواز سکتا ہے
بہر حال اللہ کی ہر مشیت ، اس کی حکمت اور اس کے علم کے مطابق ہے ۔ " من رفع
رجت من نشاط إِنَّ رَبَّكَ حَكِيمٌ عَلِيمٌ " ترجمہ : ہم بلند کرتے
ہیں درجے ان کے جنہیں ہم چاہیں ۔ اللہ علم و حکمت والا ہے (پ ، ع۱۷)
اسی لئے حضور نے اپنے مواعظ حسنہ میں جہاں خاندان پر فخر کرنے کو میرا

۱۹
قرار دیا اور اُس سے اجتناب کی زبر دست تلقین فرمائی وہیں حفاظت نسب
کی بھی یہ تاکید تعلیم دی۔ اسی طرح اپنے نسب کو چھپانے یا اپنے آپ کو غیر نسب
کا ظاہر کرنیوالے پر لعنت فرمائی ہے ۔

اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ اُس نے ہم صدیقیوں کو اپنے
ہمار ا نسب حبیب کی غلامی کا شرف عطا فرمایا اور ساتھ ہی دوسری
بے شمار نعمتیں بھی عطا کیں اور اس کی بھی توفیق دی کہ جہاں ہم حضرت ابو بکر
صدیق رض سے نسبی نسبت کو ملحوظ رکھیں، وہیں اُن کے نقش قدم پر چلنے کی
دل میں لگن پیدا کریں۔ نسب پر فخر و غرور کی بجائے فقر الی اللہ الغنی کو سرمایہ
ناز بنائیں اور نسب نامہ کی حسب ارشاد رسول خدا حفاظت کریں، چنانچه نسب بابنه
کے ساتھ بزرگوں کے حالات بھی کم و بیش محفوظ رکھے گئے اور یوں اسلاف
لیے آنیوالی نسلوں کیلئے ایک ایسا ورثہ چھوڑا کہ جو انہیں ایمان پر استقامت اور
اعمال صالحہ پر حسب مقدور ثابت قدمی پر آمادہ کرتا رہے گا اور علم عرفان
کی طلب پر بھی بر انگیختہ کرتا رہے گا۔ انشا اللہ ۔ چنانچہ دادا حضرت قبلہ کے ایک
چچازاد بھائی حضرت شمس الدین صدیقی مرحوم نے تمام مستند دستاویزات اور تاریخی
حوالوں کو ملحوظ رکھ کر ایک تاریخ، بنام تاریخ شمسیہ لکھی جس میں حضرت ابوبکر
صدیق سے لے کر ان کے زمانے تک تمام متعلقہ اجتداد کے معلومہ حالات تحریر
کئے اور حیدر آباد دکن میں خاندان کی سرگذشت تفصیلاً لکھی ۔ اللہ انہیں جزائے
خیر دے اور ان کی مغفرت فرمائے، آمین ۔ اب چونکہ " یاد حسرت آیات میں
دادا حضرت قبلہ کے حالات درج ہیں ۔ اس لئے میں نے مناسب سمجھا کہ نسب
کے متعلق اس موقع پر ایک تاریخی خاکہ پیش کروں ۔ چونکہ یہ ایک مختصر پیش کش
ہے اس لئے میں نے صرف اُن متعلقہ اجداد کے حالات کو مختصراً اپنے اس مضمون
میں بیان کیا ہے جو حیدر آباد دکن میں گزرے ہیں، اور آگے کے اسلاف کے
نام اس نقشے میں درج ہیں جو اس مضمون کے ساتھ شائع کیا جا رہا ہے ۔ اس

۲۰
نقشے میں ناظرین ملاحظہ فرما سکتے ہیں۔ کہ پدری سلسلے کے علاوہ دادا حضرت قبلہ کا
مادری سلسلہ بھی مندرج ہے ۔
نقشے کے دیکھنے سے پتہ چلے گا کہ پدری سلسلہ اٹھائیں واسطوں سے
حضور سیدنا ابو بکر صدیق رضہ سے مل جاتا ہے اور مادری سلسلہ بتیس واسطوں سے
حضور سید نا امام حسین علیه الصلاة والسلام سے جاملتا ہے ۔ اس طرح گویا مادری
اور پدری دونوں سلسلوں سے " وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحا را ۱۱۶) کی
سعادت نصیب ہے ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى اِحْسَانِهِ -

في الدول حكم الحمار نواب قادر سایر خان صدیقی خاندان کوئی دو صدی قبل حیدر آباد دکن میں آباد
ہوا اور اللہ کے فضل وکرم سے علمی ، مجلسی اور روحانی فضل و کمال کے باعث
شہرت عام پائی ۔ مورث اول کا نام نامی حضرت شاہ عبدالقادر صدیقی تھا۔ آپ
جب قلمرو کے آصفیہ میں داخل ہوئے تو نواب صلابت جنگ فرزند نظام الملک
آصف جاہ اول حکمران تھے ۔ دارالحکومت اورنگ آباد دکن تھا ۔ آپ یعنی شاہ
عبد القادر صدیقی ، حضرت شاہ عبد الغفور چنیکی متوطن احمد آباد گجرات کے
فرزند تھے ۔ آپ اپنے زمانے میں سلسلہ عالیہ قادریہ کے ممتاز بزرگ تھے ۔ آپ
ہی کے نام نامی سے سلسلہ عشقیہ چنگیہ منسوب ہے ۔ حضرت شاہ عبد النفور
صدیقی نے اپنے فرزند کو حکم دیا کہ وہ احمد آباد چھوڑ کر قلمرو کے آصفیہ چلے
جائیں ۔ آپ نے حسب ارشاد والد بزرگوار اورنگ آباد کا رخ کیا اور خانقاه
حضرت شاہ مسافر میں فروکش ہوتے ۔ آپ جید عالم ، فصیح و بلیغ خطیب اور
فن طبابت میں اعلیٰ لیاقت کے مالک تھے ۔ سارے شہر میں آناً فاناً آپ کی
شہرت ہو گئی اور اکثر عمائدین شہر آپ کے معترف ہو گئے ۔ اتفاقاً اورنگ آباد
کے صوبہ دار وقت ، جناب عبداللہ صاحب کی دختر علیل ہو گئیں ۔ بہتیرے علاج

۲۱
شجرۂ صدیقی

سلسلۂ پدری و قادری:
ابو قحافہ — حضرت ابو بکر صدیق — فخر القضاء عبد الجبار — ابو بکر احمد — عبد الرحمن — ابو بکر شیخ — حبیب اللہ محمد — شیخ ابو الفخر — شیخ ابو القاسم — شیخ ابو العز — شیخ عبد الرحیم — شیخ عبد اللہ — شیخ اسمعیل — عبد الغفور — عبد القادر محی الدولہ نواب قادر یار خاں اول — محمد علی قادر یار خاں — محمد حسین قادر نواز خاں — شاہ فضل اللہ — شاہ عبد القادر۔

سلسلۂ مادری:
علی بن ابی طالب — امام موسیٰ کاظم — علی موسیٰ رضا — امام محمد تقی — میر حیدر علی خاں — سید بادشاہ حسینی — سیدہ انور بیگم۔
اقترانِ نانہال و ددھیال:
سلسلۂ قدیریہ — بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی مدظلہ۔

ازواج و اولاد:
۱۔ رابعہ بیگم بنت اکبر علی: فاطمہ بیگم ، ابراہیم خلیل اللہ ، موسیٰ عبد الرحمن ، آمنہ بیگم ، نفیسہ بیگم ، طاہرہ بیگم ، ابراہیم اسماعیل ، احمد عبد الشکور ، غوث محی الدین ، لطیفہ بانو ، سعیدہ قطب القراء ، فخر اللہ۔
۲۔ حضرت بادشاہ بیگم: محمد عبد العزيز ، عبد الرحیم حیرت ، ابو تراب علی خاکی ، ابو القاسم محمد ، حسین شجاع الدین عزت ، حسن کمسن فوت۔
۳۔ عائشہ بیگم بنت احسان الحق: حسن ، حسن محی الدین غیرت ، عبد القادر معین الدین۔
۴۔ فرخ بیگم بنت حکیم عبد الرحمن۔

۲۲
کرائے لیکن طبیعت بگڑتی ہی گئی ۔ صوبہ دار صاحب کو فکرمند دیکھ کر کسی نے مشورہ دیا کہ وہ اپنی لڑکی کا علاج شاہ عبد القادر صدیقی سے کروائیں جن کی حذاقت کا شہرہ عام ہے۔ چنانچہ وہ اپنی صاحبزادی کے علاج کے لئے شاہ عبد القادر صدیقی کی طرف رجوع ہوئے ۔ آپ نے مریضیہ کو دیکھا۔ علاج شروع کیا اور خدا نے شفا دی ۔ صوبہ دار اورنگ آباد نہ صرف طبابت میں آپ کی لیاقت کے قائل ہوئے بلکہ اعلیٰ علمی لیاقت، نیک طبیعت اور شرافتِ طبع سے اس قدر متاثر ہوئے کہ اپنی ان دختر نیک اختر جمیلہ بیگم کو حضرت کے عقد میں دیدیا ۔

نواب صلابت جنگ کے بعد جب نظام علی خاں آصف جاہ ثانی مسند نشین ہوئے تو ان کے ولی عہد نواب سکندر جاہ مقرر ہوئے۔ نواب سکندر جاہ با وجود ولی عہدی کے پڑھنے لکھنے سے گریزاں تھے۔ کسی استاذ کو ان کی علمی و عملی تربیت میں کامیابی نہیں ہو رہی تھی۔ بالآخر انہوں نے صوبہ دار اورنگ آباد یعنی جناب عبد اللہ صاحب کے معروضہ پر اُن کے داماد حضرت شاہ عبد القادر صدیقی کو اپنے ولی عہد کی اتالیقی پر مامور کیا۔ آپ کے حسنِ تدبر سے ولی عہد کی بدشوقی شوق میں مبدل ہو گئی اور وہ علوم متداولہ اور رموزِ مملکت میں بہت جلد اتنے ماہر ہو گئے کہ بادشاہِ وقت کو اطمینان ہوا کہ آصف جاہی خاندان صرف ان ہی پر ختم نہیں ہو جائے گا بلکہ آگے بھی چلے گا۔

لہذا اس عظیم خدمت کے صلے میں انہوں نے حضرت شاہ عبد القادر صدیقی کو حکیم الحکماء محی الدولہ نواب قادر یار خاں کا خطاب عطا کیا اور مواضع چلکور ، نرکاپلی ، اگرم پرور ، گندم گوڑہ وغیرہ سے سرفراز کیا اور عہدۂ صدر الصدوری پر مامور کیا۔ شاہ صاحب نے اسی برس کی عمر میں ۱۱۸۸ھ میں انتقال فرمایا۔ آپ کا مزار شریف نواب پورہ متصل جعفر دروازہ اورنگ آباد میں واقع ہے۔ آپ کے دو فرزند اور دو دختران تھیں ۔ فرزندوں کے نام یہ ہیں: (۱) محمد علی رحمۃ اللہ علیہ المخاطب بہ نواب قادر یار خاں ثانی (۲) محمد حسین رحمۃ اللہ علیہ المخاطب بہ نواب قادر نواز خاں۔ قادر یار خاں ثانی جمیلہ بیگم صاحبہ کے بطن سے اورنگ آباد میں ۱۱۸۰ھ میں پیدا ہوئے۔

۲۳
آپ کے بھائی جناب قادر نواز خاں صرف ایک سال چھوٹے تھے ۔ چونکہ محی الدولہ نواب قادر یار خاں اول کے انتقال کے وقت یہ دونوں بھائی بالترتیب آٹھ اور سات سال کی عمر کے تھے ، اس لئے بادشاہ نے عہدۂ صدارت آپ کے چچا نواب جعفر یار خاں کو تفویض فرمایا ، جو احمد آباد سے اس عرصہ میں دکن پہنچ چکے تھے۔ جاگیرات بھی ان ہی کے زیرِ نگرانی کر دیں ۔ جب یہ بھائی بڑے ہوئے تو بادشاہ نے چاہا کہ قادر یار خاں ثانی کو عہدۂ صدارت تفویض کیا جائے اور ان دونوں بھائیوں کی جاگیریں بھی بحال کی جائیں مگر سعادت مند بھتیجوں نے یہ عہدہ اور جاگیرات چچا کے پاس رہنے ہی کو ترجیح دی اور اس کا معروضہ بادشاہ کے پاس پیش کیا۔ بادشاہ نے صدارت کے عہدہ پر نواب جعفر یار خاں ہی کو رہنے دیا۔ البتہ کچھ جاگیریں دونوں بھائیوں کے نام کر دیں ۔

حضرت محمد علی صدیقی المخاطب بہ نواب قادر یار خاں ثانی
نہایت ذہین ، محنتی اور مستعد تھے ۔ علومِ متداولہ میں کافی دستگاہ رکھتے تھے۔ چچا کے ساتھ دربارِ نظام علی خاں میں جایا کرتے تھے ۔ نظام علی خاں آصف جاہ ثانی کے آخری زمانے میں جب پایۂ تخت اورنگ آباد سے حیدر آباد دکن منتقل ہوا تو یہ بھی بادشاہ کے ساتھ بلدۂ حیدر آباد دکن منتقل ہوئے ۔ شاہراہِ پتھر گٹی پر جو مسجد ہے وہ قادر یار خاں اور ان کے بھائی کی مشترکہ تعمیر ہے ۔ آپ کو شاہی دربار سے ہفت صدی کا ممتاز منصب عطا ہوا تھا ۔ یہ سب کچھ دنیوی جاہ و حشمت رکھنے کے باوجود ، جب فقیری کی ہوک اٹھی تو حضرت شیخ جی حالی کے پاس حاضری کا معروضہ بھجوایا ۔ جواب میں حضرت شیخ جی حالی نے کہلوا بھیجا کہ امیروں کو فقیری کے خواب دیکھنے نہ چاہیئں ۔ فقیری اختیار کرنی ہو تو امارت کی شان چھوڑ کر آنا ہوگا اور ساتھ ہی سخت شرائط پیش کیں ۔ جب آپ کو اس کا علم ہوا تو تمام شرائط کے ساتھ

۲۴
بلا عذر و حجت حضرت شیخ جی حالی کے پاس حاضر ہوئے۔ خلوص نے اپنا رنگ دکھایا اور دولتِ دارین سے سرفرازی ہوئی ۔ جب جاگتے میں سرکارِ نامدار کا دیدار و شہود نصیب ہوا ۔ آپ نے جن باتوں کی درخواست کی سب منظور ہوئیں ، تو یہ بھی عریضہ کیا کہ وقتِ اخیر سرکار تشریف لائیں ۔ چنانچہ جب آپ کا آخری وقت آیا تو آپ نے فرمانا شروع کیا ، مجھے اٹھاؤ ، مجھے اٹھاؤ ، میرے آقا تشریف لائے ہیں ۔ اسی عالم میں پیر ۲۰ ربیع الاول ۱۲۳۹ھ میں آپ کا انتقال ہوا ۔ مزار شریف حیدر آباد دکن میں حضرت بودلے شاہ کے مقبرے میں واقع ہے ۔ آپ کی تین بیویاں تھیں اور تینوں ہی صاحبِ اولاد تھیں ۔

ابوالعلیٰ حاجی شاہ فضل اللہ صدیقی
والدۂ محترمہ کا نام شمس النساء بیگم تھا جو نواب فتح الدولہ کی پوتی تھیں اور حضرت علی مشکل کشا کے سلسلۂ نسب میں تھیں ۔ یہ حضرت محمد علی کے تیسرے فرزند تھے اور حسبِ بشارت حضرت شیخ جی حالی ۱۲۲۴ھ میں پیدا ہوئے ۔ نام محمد فضل اللہ صدیقی رکھا گیا ۔ لیکن حضرت شیخ جی حالی نے ابوالعلیٰ کا خطاب دیا ۔ آپ نے علومِ ظاہری و باطنی میں کمال حاصل کیا ۔ حدیث ، تفسیر ، علم الکلام ، منطق ، فلسفہ اور طب میں فاضل اساتذہ سے تعلیم حاصل کی اور یوں بلند علمی وقار حاصل کر لیا ۔

آپ کی شادی حکیم غلام حسین خاں فاروقی ناظم عدالت کی دختر نیک اختر مسماۃ عائشہ بیگم سے ہوئی ۔ حکیم صاحب آپ کے استاد بھی تھے ۔ حکیم صاحب کے انتقال کے بعد بہ لحاظِ علم و فضل مولوی فضل اللہ صدیقی ناظم عدالت مقرر ہوئے اور بہت جلد اپنی قانون دانی ، عدل اور تدبر کے ذریعے اچھی شہرت اور اعترافِ عام حاصل کر لیا ۔ چنانچہ جب حیدر آباد کی عدالتِ عالیہ کا قیام عمل میں آیا تو آپ ہی پہلے میر مجلس (چیف جسٹس) مقرر کئے گئے ۔ آپ کو حضرت سعد اللہ نقشبندی سے بیعت و خلافت حاصل تھی ۔ آپ اپنے شیخ کے بے حد گرویدہ تھے ۔ کوئی دن ایسا نہیں جاتا کہ اپنے شیخ کے دیدار سے

۲۵
لطف اندوز نہ ہوتے ۔ خود حضرت سعد اللہ بھی اپنے مرید صادق پر ہر وقت کرم فرما رہتے ۔ آپ حافظ بھی تھے اور اپنے شیخ کے حکم کے مطابق ہر سال رمضان میں تراویح میں پورا قرآن سنایا کرتے تھے۔ خود حضرت سعد اللہ آپ کی اقتدا فرماتے ۔ آپ کا انتقال ۱۱ ذی قعدہ ۱۲۸۳ھ کو ۵۷ سال کی عمر میں ہیضے میں مبتلا ہونے سے ہوا ۔ مزارِ پرانوار حضرت سعد اللہ کے گنبد کے بیرونی حصے میں واقع ہے۔ آپ کی اولاد چھ فرزندوں اور چار دختران پر مشتمل تھی۔

حضرت عبد القادر صدیقی
آپ حضرت محمد فضل اللہ صدیقی اور حضرت عائشہ بیگم صاحبہ کے دوسرے فرزند تھے ۔ آپ ۹ ربیع الاول ۱۲۵۱ھ کو پیدا ہوئے ۔ آپ کی تعلیم حضرت محمد زمان خان شہید ، مولوی نیاز محمد اور شاہ فضل رسول جیسے بزرگ اساتذہ نے فرمائی ۔ حدیث ، تفسیر ، فقہ ، منطق وغیرہ پر آپ کو زبردست عبور حاصل تھا ۔ بہت ہی شجاع اور دلیر بھی تھے ۔ گو بیعت آپ نے حضرت شاہ سعد اللہ کے ہاتھ پر کی تھی ، تاہم حجازِ مقدس میں حج و زیارت کے موقع پر حضرت شاہ عبد الغنی سے خرقۂ خلافت حاصل فرمایا ۔

متعدد کتب کے مصنف بھی ہیں ، جن میں سے چند کے نام درجِ ذیل ہیں:
۱۔ مقاماتِ شاکرین ۲۔ چہار گلزارِ شہداء ۳۔ منازل السالکین ۴۔ تحفۂ نقشبندی ۵۔ صد پندِ لقمان ۶۔ چراغِ ہدایتِ نسواں ۷۔ گوہرِ مقصود ۸۔ والمقولات ۹۔ مجمع الحسنات ۱۰۔ شمس الضحیٰ ۱۱۔ بدر الدجیٰ ۱۲۔ نور الہدیٰ ۱۳۔ تحفۃ العاشقین ۱۴۔ تبلیغ الاحکام فی آداب الطعام۔
وزیر اعظم نواب سالار جنگ اول نے آپ کی علمی و عملی قابلیت اور دلیری کو پیشِ نظر رکھ کر آپ کو ایک ایسی خدمت پر مامور فرمایا جس میں محض علمی قابلیت کافی نہیں تھی بلکہ خردمندی اور دلیری بھی درکار تھی ، یعنی محکمہ قضایائے عرب قائم کر کے اس کی نظامت (ڈائریکٹر شپ) تفویض فرمائی ، تاکہ حیدر آباد میں مقیم

۲۶
اور متوطن عربوں کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے اور انہیں قانون کا ادب کرنا سکھایا جا سکے۔ آپ نے ان پیچیدہ معاملات کو ایسے تدبر اور ایسی عالی حوصلگی سے سلجھایا کہ سب ہی معترف ہو گئے ۔ آپ کی یہ مقبولیت حاسدین کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی اور بالآخر ان مخالفین نے آپ میں اور وزیر اعظم میں شکر رنجی پیدا ہی کر دی ۔ آپ ۱۳۱۹ھ میں اس خدمت سے مستعفی ہو گئے لیکن بادشاہِ وقت نواب میر محبوب علی خاں آصف جاہ سادس نے آپ کی خدمات کے اعتراف میں آپ کے فرزندوں کے نام مناصب جاری کر دیئے جو سقوطِ حیدر آباد تک برابر جاری رہے ۔ آپ کا انتقال ۳ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ کو ہوا ۔

مزار مبارک حضرت شاہ خاموش کے مقبرے میں ہے ۔ آپ کی چار ازواج تھیں ۔ پہلی بیوی سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں ، اور دوسرے محل سے دو فرزند ہوئے ۔ ان دونوں کا انتقال شادی سے پہلے ہی ہو گیا ۔ تیسری بیوی کا نام نامی حضرت انور بیگم تھا ، جن کے بطن سے ایک دختر اور دو فرزند پیدا ہوئے اور چوتھی بیوی سے دو لڑکے اور دو لڑکیاں تولد ہوئیں ۔
اولادِ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری
ہمارے ممدوح یعنی دادا حضرت قبلہ کی والدہ محترمہ کا نام نامی سیدہ انور بیگم تھا جو حضرت سید الاولیاء میر پرورش علی حسینی کی صاحبزادی تھیں ، اور آپ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہ المعروف بہ خواجہ میاں کی ہمشیرہ خاص تھیں ۔ چونکہ اس کتاب میں تمام مقالے ہی دادا حضرت کے متعلق ہیں اور اس موقع پر صرف نسب کا تاریخی خاکہ پیش کرنا ملحوظ ہے اس لئے میں حضرت کی ازواج و اولاد کا اجمالی تذکرہ کرنے ہی پر توقف کروں گا ۔

حضرت کے وصال شریف کے وقت حضرت کی اولاد اور اولاد در اولاد ما شاء اللہ ۲۰۹ نفوس پر مشتمل تھی ۔ وصال شریف کو پندرہ سال گزر چکے ہیں ۔ طبعی طور

۲۷
پر اضافہ ناگزیر ہے ۔ سقوطِ حیدرآباد کے بعد ہی نوجوان حیدر آباد (دکن) کو چھوڑنے لگے تھے اور اب وہ کئی ملکوں میں پھیل چکے ہیں۔ کوئی دکن ہی میں مقیم ہے تو کوئی پاکستان ہجرت کر چکا ہے اور کوئی سعودی عرب میں ہے ۔ چونکہ ۱۹۶۵ء کی لڑائی کے بعد خط و کتابت بھی تقریباً منقطع ہے ، اس لئے یہ بھی کہنا مشکل ہے کہ دکن میں کتنے رہ گئے ہیں اور کون کہاں ہے؟ اس لئے میں حضرت کے فرزندوں کا ذکر کر کے پاکستان میں جو اہل خاندان ہیں ان کے صرف ذکور کا اجمالی تذکرہ کروں گا ۔ ناموں کی ایک لمبی فہرست بہر حال عام قارئین کیلئے دلچسپی کا باعث نہیں بن سکتی ۔

آپ نے ایک کے بعد ایک چار شادیاں کیں ۔ پہلی شادی آپ کے چچا حضرت مولوی غلام حسین صدیقی کی صاحبزادی حضرت بادشاہ بیگم سے ہوئی۔ موصوفہ حضرت محمد فضل اللہ صدیقی کی پوتی تھیں۔ ان سے آپ کے چھ فرزند اور آٹھ دختران ہوئیں۔
مولانا محمد عبد العزيز صديقي :-
یہ فرزندِ اکبر تھے۔ بہت ذہین و فطین تھے ۔ نہ صرف حضرت قبلہ اور اہل خاندان کو بلکہ دکن کے سب ہی علمی حلقوں کو ان سے بڑی توقعات وابستہ تھیں لیکن جوانی ہی میں لا ولد فوت ہو گئے۔

مولانا عبد الرحیم صدیقی حیرت :
حضرت خواجہ میاں سے بیعت تھی لیکن حضرت قبلہ نے خواجہ میاں کے وصال کے بعد خلافت عطا کی تھی ۔ دینی علوم پر کافی دستگاہ تھی۔ شاعر و ادیب تھے ۔ طبیعت کے انکسار میں لاجواب تھے ۔ صاحبِ کشف و کرامت تھے حضرت قبلہ نے مختلف طور سے یہ واضح کر دیا تھا کہ یہی میرے بعد میرے جانشین ہوں گے ۔ چنانچہ وصال شریف کے بعد تمام متعلقین نے اتفاقِ رائے سے جانشین تسلیم کر لیا۔ حضرت قبلہ کے وصال سے آٹھ سال بعد ان کا بھی انتقال ہو گیا۔ صاحبِ اولاد نہیں۔ آپ کے علاوہ سب ہی فرزندان خود حضرت قبلہ سے بیعت ہیں ۔

۲۸
مولانا ابوتراب على صديقي خاكی :
آپ حضرت قبلہ کے موجودہ سجادہ نشین ہیں۔ جامعہ عثمانیہ کے ایم اے ہیں۔ شعر و ادب سے دلچسپی ہے ، علومِ دینیہ پر گہری نظر ہے ۔ حدیث میں اختصاص ہے ۔ صحاحِ ستہ کی روایت پہنچاتے ہیں ۔ صاحبِ اولاد ہیں ۔ ما شاء اللہ ، ظاہر و باطن نورٌ علیٰ نور ۔
حضرت ابو القاسم محمد صدیقی :
فقیر منش ہیں ، شعر و ادب سے بھی دلچسپی ہے ۔ صاحبِ اولاد ہیں ، دو صاحبزادیاں پاکستان میں ہیں ۔
حضرت حسین شجاع الدین صدیقی عزت :
ذاکر شاغل ، مرتاض ہیں ۔ صاحبِ کشف و کرامت ہیں ، آواز خداداد پائی ہے ، جب قرآن تجوید کے ساتھ پڑھتے ہیں تو سمجھنے والے اور نہ سمجھنے والے سب ہی قرآن کی تلاوت کا لطف محسوس کرنے لگتے ہیں۔ شاعر بھی ہیں ۔ شاعر کیا ہیں ، کلامِ منظوم میں جذبات نگاری کرتے ہیں ۔ محفلِ سماع میں آپ کا کلام سن کر سننے والے لوٹ پوٹ ہو جاتے ہیں ۔

جناب حسن (کم سن فوت) ، محترمہ زینت بیگم (مرحومہ) صاحبِ اولاد ، محترمہ عائشہ بیگم (مرحومہ) ، محترمہ خدیجہ بیگم (مرحومہ) ، ان کے چھ صاحبزادے ہیں۔ ان میں سے برادرم وقار الدین صدیقی صاحب کا ایک مضمون ”آخری سلام“ اس مجموعے میں شامل ہے ، ان کے برادر اکبر برادرم انوار الدین صدیقی صاحب کے مضامین سے اقتباسات بھی درج ہیں ، اور ان کے چھوٹے بھائی برادرم نور الدین صدیقی صاحب پاکستانی ہیں اور صادق آباد میں فروکش ہیں۔
فاطمہ بیگم (نا کخدا فوت) ، محترمہ حبیبہ بیگم (مرحومہ) ، محترمہ حاجی بیگم (مرحومہ) ، محترمہ فاطمہ بیگم (مرحومہ) ، محترمہ خواجہ بیگم (مرحومہ) صاحبِ اولاد تھیں۔ دو صاحبزادیاں ہیں ، پاکستان میں اپنے شوہروں کے ساتھ مقیم ہیں ۔
حضرت قبلہ کی دوسری شادی حضرت عائشہ بیگم بنت مولوی احسان الحق سے ہوئی ، آپ کے بطن سے تین فرزند تولد ہوئے ۔

۲۹
۱۔ جناب حسن (کم سن فوت)
۲۔ مولانا حسن محی الدین غیرت صدیقی :
صاحبِ اولاد ہیں۔ جامعہ عثمانیہ سے فقہ میں ایم اے کیا۔ عربی ادب پر بھی گہری نظر ہے ۔ اُردو میں شعر بھی کہتے ہیں ۔ ایم اے کے بعد بحیثیت ریسرچ اسکالر ایک مقالہ ابن حزم پر بزبانِ اُردو لکھا ہے۔ انگریزی ترجمہ مستشرقین کی آراء کیلئے بھجوایا گیا تھا جنہوں نے بے حد سراہا۔ لیکن اس زمانے میں جامعہ عثمانیہ میں پی ایچ ڈی نہیں تھا۔ اس لئے ڈاکٹریٹ کی ڈگری نہیں ملی۔ جامعہ عثمانیہ کے گلبرگہ کالج میں بحیثیت لیکچرار ، ریڈر اور پروفیسر فرائض انجام دینے کے بعد وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہو گئے ہیں۔

۳۔ مولانا عبد القادر معین الدین (مرحوم) :
نہایت صابر و شاکر ، منکسر المزاج اور ملنسار ۔ سقوطِ حیدرآباد کے فوراً بعد ہجرت کر کے پاکستان منتقل ہو گئے تھے ۔ کراچی میں رہائش پذیر تھے کہ وہاں آپ کا ۱۹۶۱ء میں ایک حادثے میں انتقال ہو گیا۔ آپ کے تین فرزند ہیں:
۱۔ جناب عبد الصمد صدیقی : اُبھرتے ہوئے ادیب ہیں۔ آپ کے مضامین اخبارِ ”جنگ“ میں وقتاً فوقتاً چھپتے رہتے ہیں۔ ایک مضمون یا مقالہ اس مجموعے میں بھی شامل ہے۔
۲۔ جناب عبد الاحد صدیقی : ACE میں بحیثیت چیف جیالوجسٹ ہیں اور ارضی انجینئر کے فرائض بھی انجام دے رہے ہیں کہ جیالوجیکل انجینئرنگ بھی جامعہ میں پڑھ چکے ہیں۔
۳۔ جناب عبد الحق صدیقی : چارٹرڈ اکاؤنٹنسی سیکھ رہے ہیں۔

حضرت قبلہ کے تیسرے محل کا نام حضرت فرخ بیگم تھا جو حکیم عبد الرحمٰن صاحب کی صاحبزادی تھیں ، عقد کے چھ ماہ بعد ہی انتقال کر گئیں ۔
چوتھے محل کا نام سیدہ رابعہ مدنی تھا جو جناب سید اکبر علی الحسینی کی صاحبزادی تھیں۔ ان کا انتقال حضرت کے وصال سے سات سال بعد ہوا۔ ان

۳۰
کے بطن سے چھ فرزند اور سات دختران تولد ہوئیں جن کے نام علی الترتیب یہ ہیں:
محترمہ فاطمہ بیگم (سید علی حیدر حسینی مرحوم کی بیوہ ہیں ، لا ولد ہیں) ، جناب ابراہیم خلیل اللہ (چار سال کی عمر میں خلافت سے سرفراز فرمائے گئے ، صاحبِ کشف و کرامت تھے ، لیکن سات سال کی عمر میں زور زور سے کلمۂ شہادت پڑھتے ہوئے وصال فرمایا) ، جناب موسیٰ عبد الرحمٰن صدیقی ، محترمہ آمنہ بیگم ، نفیسہ بیگم (کمسن فوت) ، طیبہ بیگم (کمسن فوت) ، محترمہ طاہرہ بیگم (آپ سید محمد ولی اللہ جیلانی قادری کی زوجہ ہیں ، آپ کے تین فرزند ہیں اور ایک دخترِ نیک اختر ہے) ، ابراہیم اسماعیل ، جناب احمد عبد الشکور صدیقی ، جناب غوث محی الدین صدیقی ، محترمہ لطیفہ ربانی اور محترمہ سعیدہ قطب النساء ۔

جناب موسیٰ عبد الرحمن صدیقی مدظلہ
۲۲ ربیع الاول ۱۳۴۱ھ کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ وہیں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور جامعہ عثمانیہ سے ایم بی بی ایس کی ڈگری حاصل کی ۔ ڈاکٹری کی تعلیم کے ساتھ ساتھ حضرت قبلہ سے علومِ دینیہ کا بھی اکتساب کیا ۔ آپ کی شادی اُردو کے مشہور مصنف حضرت الیاس برنی فاروقی کی منجھلی صاحبزادی علیا حضرت کنیز فاطمہ سے ہوئی ، جنہیں شادی کے موقع پر حضرت قبلہ نے موسیٰ کی رعایت سے ”صفورہ“ کا خطاب دیا ۔ ۱۹۵۵ء میں ہجرت کر کے پاکستان آ گئے ۔ ۱۹۶۰ء میں انگلستان سے عملِ تخدیر (ANAESTHESIA) میں تخصص حاصل کیا ۔ انگلستان سے واپسی پر بحیثیت (CHIEF ANAESTHETIST) لیاقت میڈیکل کالج جام شورو میں خدمات انجام دیں ۔ ۱۹۶۵ء میں لڑائی کے موقع پر افواجِ پاکستان کو اپنی خدمات پیش کیں اور وہیں کے ہو رہے ۔ ابتدائی تقرر میجر کے رتبے پر ہوا ۔ ۱۹۶۹ء میں غیر معمولی طبی خدمات انجام دینے پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغۂ امتیاز عطا کیا گیا

۳۱
۱۹۶۹ء کے آخر سے ۱۹۷۱ء کی ابتدا تک سعودی عرب میں انتداب (SECONDMENT) پر فرائض انجام دیتے رہے ۔ عربی کی مضبوط بنیاد تو پہلے ہی موجود تھی ۔ اس موقع نے سونے پر سہاگے کا کام کیا اور یوں عربی لکھنے اور بولنے کی کافی مہارت پیدا ہو گئی ۔ ۱۹۷۳ء کی عرب اسرائیلی جنگ کے موقع پر طبی وفد کے ساتھ مصر بھجوائے گئے ۔ وہاں جب شیخ جامعہ ازہر سے ملاقات کے لئے لے جایا گیا تو سرکاری طور پر ترجمان فراہم کئے گئے تھے لیکن جب آپ نے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی طرف سے بجائے انگریزی کے سلجھی ہوئی عربی میں جواب دیا تو شیخ نے خوشی اور حیرت کا اظہار کیا اور ترجمان کو ترجمانی کرنے سے منع کر دیا ۔ اور خواہش ظاہر کی کہ میں جو کچھ کہوں وہ اپنے ساتھیوں کو سمجھا دیں اور پھر اس کا خود ہی عربی میں جواب دیں ۔ یہ ملاقات اور عربی گفتگو کوئی پنتالیس (۴۵) منٹ تک جاری رہی۔ بالآخر شیخ نے دریافت کیا کہ آپ کو اتنی اچھی عربی کیسے آتی ہے تو حضرت قبلہ کا نام لیا اور حالات کچھ مختصراً بتائے۔ حضرت کی کتاب ”الدین“ بزبانِ عربی شیخ کی نظر سے گزر چکی تھی لہٰذا انہیں اور بھی مسرت ہوئی ۔ اسی طرح مصر سے واپسی کے موقع پر وداعی تقریب میں جوابی تقریر جب شستہ عربی میں کی تو تمام حاضرین نے پرزور طریقے پر اپنی مسرت کا اظہار کیا ۔

آج کل ترقی کے بعد لفٹننٹ کرنل کے رتبے پر فائز ہیں۔ فلسفہ، تصوف اور سیرت پر مضامین لکھتے رہتے ہیں۔ لیکن افتادِ طبیعت کے مطابق طبع کرانے کی کبھی کوئی کوشش نہیں کی ۔ کبھی موڈ بنتا ہے تو شعر بھی کہہ لیتے ہیں لیکن سوائے اپنے قریبی دوستوں کے کسی کو نہیں سناتے ۔ اگر کوئی طباعت کی جانب متوجہ کرتا ہے تو سن کر خاموش ہو جاتے ہیں کہ طبیعت ادھر نہیں آتی۔ طالب علموں اور استادوں میں مقبول ہیں۔ کوئی تجوید سیکھتا ہے، کوئی عربی زبان ، کوئی تفسیر کا درس لیتا ہے۔ بصد شوق سب کچھ کرتے ہیں لیکن سرکاری فرائض بھی پوری دلجمعی سے ادا کرتے ہیں۔ راقم الحروف کو انہی کی فرزندی کا شرف حاصل ہے ۔ آپ کے دو فرزند ہیں ۔

۳۲
۱۔ برادرِ اکبر جناب علی رضا صدیقی ۱۹ شعبان ۱۳۶۵ھ کو حیدر آباد دکن میں پیدا ہوئے ۔ آپ جامعہ سندھ سے فزکس اور الیکٹرانکس میں ایم۔ ایس۔ سی ہیں اور کمپیوٹر کے ماہر ہیں ۔ کمپیوٹر ہی میں انگلستان پلٹ ہیں۔ یونائیٹڈ بینک میں کنٹرولر ہیں، آپ کے دو لڑکے سعید عبد القادر اور ہادی عبد القدیر ہیں ۔
۲۔ یہ تو راقم الحروف ہے ، میں فی الحال بی ایس سی فائنل میں زیرِ تعلیم ہوں ، ہڑتالوں اور سکولوں کی تالابندی کی وجہ سے مجھ غریب کے دو تعلیمی سال بلا عنوان ضائع ہو گئے ، زیادہ کیا عرض کروں ۔ ۱۶ رمضان ۱۳۷۷ھ کی پیدائش ہوں ۔ اللہ ہم سب کو نیک توفیق دے۔
ہم دونوں برادران کے علاوہ چار بہنیں ہیں، جن میں تین شادی شدہ اور صاحبِ اولاد ہیں۔ صرف ایک مجھ سے چھوٹی ہیں اور میری طرح ہنوز زیرِ تعلیم ہیں۔

سب سے بڑی بہن آمنہ صدیقی جناب وجیہہ الزماں صدیقی کی زوجہ ہیں ۔ وجیہہ بھائی دوا ساز کمپنی Wellcome میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ ان کے دو صاحبزادے ہیں: علی اسد اللہ اور خالد سیف اللہ۔
فاطمہ صدیقی : آپ کے شوہر ابنِ عم جناب عبد الاحد صدیقی ہیں جن کا ذکرِ خیر پہلے ہی گزر چکا ہے۔ آپ کے دو فرزند ہیں جنید عبد الاحد اور عتیق ولی اللہ۔
خدیجہ صدیقی : زوجہ جناب نجم الحسن برنی فاروقی جو K.E.S.C میں ایگزیکیوٹو انجینئر ہیں۔ فرزند کا نام علی حسن ہے۔
جناب احمد عبد الشکور صدیقی :-
۲۷ ذی قعدہ ۱۳۵۸ھ کو حیدرآباد دکن میں پیدا ہوئے۔ ایم اے ، بی ایڈ ہیں ۔ شروع ہی سے محکمہ تعلیم سے وابستہ ہیں۔ عربی سے واقف ہیں۔ علوم دینیہ میں بھی دستگاہ رکھتے ہیں ۔ آج کل کراچی میں صدر مدرس کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔ تین فرزند بالترتیب حفیظ عبد القدیر ، مسعود عبد المقتدر اور محمد علی ہیں۔ ان کے علاوہ ایک صاحبزادی ہیں ۔

۳۳
جناب غوث محی الدین صدیقی :
حیدر آباد دکن میں مقیم ہیں۔ صاحبِ اولاد ہیں۔
محترمہ لطیفہ ربانی بیگم :
صاحبِ اولاد ہیں۔ تا حال اپنے شوہر کے ساتھ دکن میں ہی مقیم ہیں۔
محترمہ سعیدہ قطب النساء بیگم :
اپنے شوہر قاضی احمد بشیر الدین فاروقی صاحب کے ساتھ ہجرت کر کے پاکستان آگئے ہیں۔ چھوٹے پھوپھا یعنی قاضی صاحب حبیب بینک میں اعلیٰ عہدے پر فائز ہیں۔ تین فرزند دو دختران ہیں۔ بڑی صاحبزادی شادی شدہ ہیں اور اپنے شوہر کے ساتھ امریکہ میں مقیم ہیں ۔

۳۴
روایتِ قرآن و حدیث
از جناب محمد عبد الصمد صدیقی قدیری
تجوید و روایت کی اہمیت :
ایک مرتبہ حضرت قبلہ کی گفتگو ایک ایسے شخص سے ہوئی جو دعویدارِ اسلام تو تھا لیکن اس کی قسمت اس طرح پھوٹی ہوئی تھی کہ اس نے شعائرِ اسلام کی اہانت، صحابۂ کرام پر دشنام طرازی، احادیثِ نبوی کو نا قابلِ اعتبار اور قرآنِ پاک کو محرف ثابت کرنے کی ناکام کوشش کو اپنا شیوہ بنا لیا تھا۔ اس نے حضرت قبلہ سے حسبِ عادت سوال کیا ، ”حضور تو اُمّی تھے اور قرآنِ پاک کی کتابت صحابہ نے کی ہے جس میں غلطی کا امکان ہے ۔ پھر اعراب حجاج بن یوسف کے زمانے میں لگائے گئے تو کس طرح قرآن کو مستند اور غیر محرف مانا جا سکتا ہے؟“

حضرت نے فرمایا : ”قرآن صوت میں نازل ہوا ہے ، صوت ہی میں پڑھا جاتا ہے اور صوت ہی کے مطابق لکھا گیا ہے ۔ اصل چیز صوت ہے ۔“ اور ایک نہایت مدلل تقریرِ دل پذیر کی ۔ مناسب ہوگا کہ یہاں پر آپ کی اس تقریرِ دلپذیر پر موقوف ایک مضمون قارئین کی خدمت میں پیش کیا جائے جس سے قراءت کی اہمیت واضح ہو جائے اور اس پر بھی روشنی پڑے کہ آپ اس کو اتنی اہمیت کیوں دیتے تھے ، تاکہ دوسرے مخلصین کو بھی تجوید سیکھنے پر ضروری توجہ ہو۔
دینِ محمدی کے علاوہ دنیا میں جو دوسرے مذاہب پائے جاتے ہیں ، ان میں کئی ایسے ہیں جن کے پاس ان کی اپنی مقدس کتابیں موجود ہیں ۔ ان میں توریت ، زبور اور انجیل تین ایسی کتابیں ہیں جن کے وحی الاصل ہونے کی خود خدائے

۳۵
پاک نے تصدیق فرمائی ہے۔ لیکن اگر ان تینوں کتابوں پر جیسی کہ وہ موجودہ زمانہ میں دستیاب ہیں غور کیا جائے تو معلوم ہو گا کہ نہ ان کی روایت کا پتہ چلتا ہے اور نہ ہی درایت کے لئے کچھ رہا ہے۔ کئی دفعہ ظالم بادشاہوں نے ان کو جلا دیا۔ کسی کو کچھ یاد رہا تو اس نے لکھ لیا۔ بعد میں جو کچھ کمی سمجھ میں آئی اُسے پُر کرنے کی کوشش کی گئی ۔ جو فرقے بندیاں ہوئیں تو ہر فرقے کی ضرورت جدا ٹھہری۔ ہر ایک نے اپنے حسبِ ضرورت اس میں تبدیلی کی اور یوں ایک ہی کتاب کے کئی نسخے تیار ہو گئے ۔ پھر جب ترجموں کی باری آئی تو ان پر اتنا انحصار کیا گیا کہ جو کتب بطورِ اصل کتاب موجود تھیں بالکل ہی نابود ہو گئیں۔ متن سے جو کچھ باقی تھا ان سے ان ترجموں نے اور بھی دوری پیدا کر دی ۔

ہر مذہبی فرقے اور قوم نے اپنا مستند ترجمہ تیار کیا اور اس میں اپنے ذہن کی ”مستند“ اختراعات کو شامل کر دیا ۔ جب احساس ہوا کہ اتنی متضاد باتیں ان مختلف نسخوں میں رائج ہو گئی ہیں کہ ایک ہی اصل سے ان کو ماننا کسی طرح ممکن نہیں تو مختلف اوقات میں مختلف مذہبی مجلسیں بلائی گئیں تاکہ ان اختلافات کو دور کرنے کی کوئی سبیل نکلے ۔ ان مجلسوں نے غور کیا کیا؟ عجیب و غریب اور خلافِ عقل رسوم کے ذریعے بعض کو درست قرار دیا اور بعض کو جعلی قرار دے کر انہیں رد کر دیا۔ تورات ، زبور اور انجیل کے علاوہ دوسری جو اور کتابیں ہیں نہ ان کے مصنفین کا پتہ ہے نہ اسی کا علم ہے کہ وہ کب تصنیف کی گئی تھیں یا کس زمانے میں ان کا نزول ہوا ۔ لہٰذا ان کے متعلق تو گفتگو ہی محال ہے ۔ ان کی تردید بھی ایک طرح سے ان کی عزت افزائی ہے۔

بخلاف قرآن کے کہ اس کی حفاظت کا ذمہ دار خود خدائے پاک نے اٹھایا ہے : ”إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ“ (پ ۱۴ - ۴) اور ہر زمانے میں اپنے بندوں کو ایسی توفیق عطا فرمائی کہ نہ صرف الفاظ جوں کے توں رہے بلکہ حروف کے مخارج ، ان کی صفات ، اخفاء ، غنہ ، مد ، ادغام ، قلب ، سکتہ ، اعراب ، اشمام ، امالہ اور اوقاف کی تفصیلات سب کچھ محفوظ ہیں ۔ قرآن صوتی شکل میں

۳۶
حضور پر نازل ہوا تھا اور حضور نے اس کو صوت ہی کے ذریعے یعنی پڑھ کر مسلمانوں تک پہنچایا۔ آپ کے حسبِ ہدایت و توفیقِ الٰہی صحابۂ کرام نے ضبطِ تحریر بھی کیا اور اس کو حفظ بھی کر لیا۔ چونکہ قرآنِ حکیم میں قراءت کے متعلق یہ واضح ہدایت ہے کہ : ”فَإِذَا قَرَأْنَاهُ فَاتَّبِعْ قُرْآنَهُ“ (پ ۲۹ - ۱۷) یعنی جس طرح وحی آئی ہے اس کی اتباع واجب بلکہ فرض ہے۔ لکھے ہوئے کو دیکھ کر پڑھیں یا حفظ ہو تو اسے زبانی پڑھیں ، ہر حالت میں اس صوتی اتباع کو پیشِ نظر رکھیں۔

سلسلۂ روایت :
حضور نے امتثالِ امرِ خداوندی کا پوری طرح التزام رکھا اور صحابہ کو بھی اس کی تاکید فرمائی ، امتثالِ امر میں صحابہ نے بھی اتباع کی اور حضور کی تلاوت کے مطابق اپنی تلاوت کو اس مکمل طور پر ڈھالا کہ حضور تلاوتِ قرآن میں حروف اور الفاظ کو جس طرح ادا کرتے تھے ، صحابہ بھی اسی طرح بلا کم و کاست ادا کرتے تھے۔ حضور نے بامرِ الٰہی نہ صرف اپنے قبیلے قریش کے لہجے میں قرآن پڑھنے کی تعلیم دی بلکہ دوسرے قبیلوں کے لہجوں میں بھی صحابۂ کرام کو تربیت دی۔ چنانچہ قرآن کی سات روایتیں رائج ہو گئیں جنہیں عرفِ عام میں سبعۂ قراءات کہتے ہیں۔ اگر لہجے کی تھوڑی تھوڑی تبدیلیوں کو پیشِ نظر رکھا جائے تو پھر قراءتِ قرآن کی تعداد دس تک پہنچ جاتی ہے۔

صحابۂ کرام نے اپنی باری میں تابعین کو قراءتِ قرآن کی تعلیم دی اور تابعین نے تبعِ تابعین کو۔ اسی طرح یہ سلسلہ آگے بڑھتا رہا اور ان شاء اللہ قیامت تک بڑھتا ہی رہے گا۔ اور یوں قرآن جس صوتی شکل میں نازل ہوا تھا وہ کسی کمی بیشی کے بغیر چودہ سو سال گزر جانے کے باوجود پوری طرح محفوظ حالت میں ہم تک پہنچا ہے۔ کس نے کس سے روایت لی ، اس کو بھی محفوظ رکھا گیا۔ چنانچہ روایتِ قرآن کے سلسلے بھی اسی طرح محفوظ ہو گئے ، اور قرآن نہ صرف کتابت اور حفظ کے ذریعے پوری طرح محفوظ رہا ، بلکہ اصوات و تجوید کے اعتبار سے بھی حدِ تواتر تک ثابت رہا ، ثابت ہے اور حسبِ وعدۂ خداوندی

۳۷
کریم ثابت رہے گا۔
دوسری روایتوں سے حفص عن عاصم کی قراءت یوں مشہور ہو گئی کہ یہ قریش کی زبان سے قریب ترین ہے۔ اصولِ تجوید کی اہمیت یوں ہے کہ اصل قرآن صوت میں ہے اور اصواتِ قرآن کی حفاظت گویا اصل وحی کی حفاظت ہے۔ صحتِ تلاوت ، صحتِ کتابت ہی کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر ضروری اور اہم ہے۔ ویسے بھی اگر صحتِ ادائی پر کاربند نہ رہا جائے تو معنی کچھ کے کچھ ہو جاتے ہیں۔ مثلاً سورۃ الفاتحہ میں اگر ”الحمد“ کو ”الہمَد“ پڑھا جائے تو معنی ہوں گے ”آگ بجھانا ہے اللہ کے لئے“۔ اگر ”عالمین“ کو ”المین“ پڑھیں تو اس کے معنی ”رنج و الم“ کے ہوں گے۔ اسی طرح ”رحمٰن“ کے بجائے ”رہمَن“ پڑھا جائے تو یہ لفظ بے معنی ہے۔ ”نعبد“ کو اگر ”نابِد“ پڑھیں تو معنی ”بھاگنے اور کراہت کرنے“ کے ہیں۔ ”نستعین“ کو اگر ”نستئین“ پڑھیں تو اس کے معنی ”رنج و تکلیف“ کے ہوں گے۔ اسی طرح اگر ”ضالین“ کو ”دال“ (دالین) سے پڑھیں تو جو لفظ بنے گا اس کے معنی ہیں ”ہدایت کرنے والے“ اور آیت کے بجائے جو جملہ بنے گا اس کے معنی ہو جائیں گے ”ان کا راستہ نہ بنا جو ہدایت کرنے والے ہیں“۔

اللہ نے تو دعا پڑھنے کی تعلیم دی ہے اور نادان اپنی جہالت کے سبب اپنے لئے بددعا کرتے ہیں۔ ”أَعُوذُ بِاللَّهِ أَنْ أَكُونَ مِنَ الْجَاهِلِينَ“ (پ ۱ - ع ۸)۔
اسی طرح قرآن میں ایسے بہت سے مقامات ہیں جن میں احتیاطِ لازم ہے۔ قاریوں کے پاس یہ بات واضح ہے کہ قرآن میں اصولِ تجوید کا اتنا لحاظ رکھنا کہ معنی میں تغیر نہ ہونے پائے ، فرضِ عین ہے۔ اور باقی مزید تفصیلات اور حسنِ تلاوت کا علم اور ادائیگی واجب ہے۔ اسی لئے جو لوگ علومِ دینیہ کما حقہ حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ نہ صرف اصولِ تجوید سے قرآن کو پڑھنا سیکھتے ہیں بلکہ قاعدے کے مطابق روایت بھی حاصل کرتے ہیں۔ حضرت محمد رحمہ اللہ نے بھی متعدد مستند صاحبانِ روایت

۳۸
قاریوں سے قراءت کی تعلیم حاصل کی یہاں تک کہ آپ ساتوں قراءات سے واقف ہو گئے ۔ لیکن باقاعدہ روایت آپ نے اپنے ماموں اور پیر بھائی حضرت السید عمر الحسینی سے لی جو عاصم کی دونوں روایتوں کے ماہر تھے ، اس لئے آپ روایت بھی ان ہی دو طریقوں کی دیتے۔ زیادہ تر طالبین کو آپ نے حفص عن عاصم کی روایت دی ، چیدہ چیدہ کو شعبہ عن عاصم کی روایت پہنچائی ۔ اس کا طریقہ یہ اختیار فرماتے کہ مبتدی کو مخارج و صفاتِ حروف کی مشق کرواتے اور تجوید کے متعلق دوسرے اصول بھی سمجھاتے ، پھر سورۂ فاتحہ اور سورۂ الم تر کیف سے سورۃ والناس تک مشق کرواتے کہ یہی سورتیں نماز میں اکثر پڑھی جاتی ہیں۔ پھر پورا پارۂ عم سنتے ۔

اس کے بعد طالب کو ہدایت ہوتی کہ رمضان میں حلقۂ قراءت میں شامل ہو جائے اور اپنے ساتھ اپنا صحیفہ لے کر آئے ۔ ماہِ رمضان میں نمازِ عصر کے بعد ہر روز حلقۂ تلاوت یوں منعقد ہوتا کہ حضرت کے ہاتھ میں روایت کا قرآنِ پاک ہوتا۔ آپ ربع پارہ سناتے اور تمام شرکاء حسبِ استعداد تلاوت میں حصہ لیتے ۔ طالب علم جہاں تلاوت کی غلطی کرتا حضرت درست فرماتے جاتے۔ اگر کتابت میں کوئی غلطی ہوتی تو طالب اپنے مصحف کو روایت کے مصحف کے مطابق درست کر لیتا۔ ہر روز ایک پارہ ختم ہوتا ، یوں پورے ماہ میں قرآن کا دور مکمل ہو جاتا ۔ جب کوئی شاگرد متواتر کئی سال اس درس میں شریک ہوتا ، اس کی قراءت پختہ ہو جاتی ، اس کا مصحف درست ہو جاتا اور آپ اچھی طرح اطمینان کر لیتے تو روایتِ قرآن کی سند عطا فرماتے ۔

آپ کا یہ معمول کوئی ستر سال بلکہ اس سے بھی زیادہ جاری رہا ، اس طرح بہت سے لوگوں نے اس نعمتِ عظمیٰ سے اپنے آپ کو بہرہ مند کر لیا۔ چنانچہ عمِ محترم حضرت موسیٰ عبد الرحمٰن صدیقی مدظلہ نے حضرت قبلہ کو بارہ سال تک اسی طرح قرآن سنایا تب کہیں جا کے انہیں روایتِ قرآن کی سند ملی ، اور وہ دوسرے طالبین کو اپنی باری میں پہنچا رہے ہیں ۔
اس مضمون کے ساتھ راویانِ حفص عن عاصم کی فہرست سلسلہ وار منسلک ہے ۔
عمِ محترم جناب ڈاکٹر موسیٰ عبد الرحمن صدیقی صاحب کے پاس ایک ایسا

۳۹
بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ
إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَ إِنَّا لَهُ لَحَافِظُونَ
محمد رسول الله صلى الله عليه وسلم

عثمان غنی ، علی مرتضیٰ ، عبد اللہ بن مسعود ، زید بن ثابت ، أبی بن کعب
عبد اللہ بن السلمی ، زر بن حبیش الأسدی ، سعد بن إیاس الشیبانی
عاصم کوفی

(۱) حفص الکوفی
(۲) عبید
(۳) الأشنانی
(۴) الہاشمی
(۵) ابو الحسن
(۶) عثمان بن سعید الدانی
(۷) سلیمان بن نجاح الأندلسی
(۸) علی بن محمد البلنسی
(۹) ابی القاسم الشاطبی
(۱۰) علی بن شجاع الہاشمی الضریر
(۱۱) محمد بن أحمد الصائغ
(۱۲) عبد الرحمٰن بن أحمد البغدادی
(۱۳) شمس الدین محمد الجزری
(۱۴) محمد بن محمد المقرئ
(۱۵) رضوان العقبی
(۱۶) زکریا الأنصاری
(۱۷) ناصر الدین الطبلاوی
(۱۸) شحاذة الیمنی
(۱۹) شمس الدین البصیر
(۲۰) سلطان بن أحمد المزاحی
(۲۱) محمد بن محمد الإفرانی
(۲۲) محمد الخرقانی
(۲۳) ابی محمد حمودة الدراجی
(۲۴) أحمد السنان
(۲۵) محمد بن محمد البقری
(۲۶) أحمد بن محمد الماطری
(۲۷) محمد بن علی السمنودی
(۲۸) السید محمد التونسی
(۲۹) السید محمد عمر الحسینی
(۳۰) عبد القدیر محمد الصدیقی الحسینی
(۳۱)
(۳۲)

۴۰
مصحف بھی موجود ہے جس میں حضرت قبلہ نے اپنے دستِ مبارک سے جہاں سرخ روشنائی سے رموزِ تجوید بنا دیئے ہیں وہیں حاشیے پر شعبہ کی روایت کے مطابق بھی تحریر فرما دیا ہے ، لیکن چونکہ یہ طب کے طالبعلم تھے اس لئے مصروفیت کی بنا پر شعبہ کی روایت نہیں لے پائے ۔

روایتِ حدیث :
حضرت قبلہ کو صحیح بخاری ، صحیح مسلم ، جامع ترمذی ، سنن ابو داؤد ، ابن ماجہ ، نسائی اور موطا کی روایت مولانا الٰہی بخش سے اس طرح حاصل تھی کہ انہوں نے مولانا نذیر حسین دہلوی سے ان سب کتابوں کی روایت لی اور انہوں نے شیخ محمد اسحاق سے ، انہوں نے شاہ عبد العزیز دہلوی سے ، اور انہوں نے حضرت احمد بن عبد الرحیم المعروف بہ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی سے ، جس کے بعد سلسلہ درجہ بدرجہ ان کتب کے مؤلفین تک پہنچ جاتا ہے۔ مناسب تو یہ تھا کہ اس موقع پر ان سلسلوں کے تمام ہی اسماء کو درج کیا جاتا ، لیکن چونکہ یہ ایک مختصر پیش کش ہے اور مزید برآں حضرت شاہ ولی اللہ کے تلامذہ جنوبی ایشیاء میں بکثرت موجود ہیں جنہیں ان کے سلسلۂ روایت کا علم ہے لہٰذا اسی پر اکتفا کرنا کافی خیال کیا گیا ۔

حضرت قبلہ نے اپنے طالبوں میں سب سے زیادہ بخاری شریف کی روایت پہنچائی حتیٰ کہ بخاری شریف کا درس حضرت کے معمولات میں داخل نظر آتا ہے۔ جو زیادہ مشتاق تھے ان میں سے بعض نے صحیح بخاری ، صحیح مسلم اور ترمذی کی بھی روایتیں لیں ، تاہم ایسے بھی بہت سے طلاب تھے جنہوں نے پوری چھ کتابوں کی روایت کی ۔ حضرت قبلہ کا احادیث سے یہ شغف عمر بھر جاری رہا ، سرکاری فریضے کے طور پر بھی کہ آپ جامعہ عثمانیہ میں حدیث ہی کے پروفیسر تھے اور شخصی اور خانگی طور پر بھی ، اس طرح چند نہیں بلکہ کافی بڑی تعداد آپ سے مستفیض ہو سکی ۔ جو لوگ پوری کتاب درساً درساً سناتے آپ انہیں روایت کی سند عطا فرماتے ۔ کچھ لوگ ایسے بھی ہیں جنہوں نے کوئی سی بھی کتاب درساً درساً تو نہیں سنائی لیکن درسِ حدیث میں بکثرت شرکت کی سعادت سے بہرہ مند رہے ۔ حضرت نے بطورِ احتیاط اپنے ایسے شاگردوں کو سند نہیں دی گو انہیں بھی

بہت سی حدیثوں کا علم ہو گیا۔ ہمیں افسوس ہے کہ ہمارے سامنے اس وقت ان لوگوں کی جامع مانع فہرست نہیں ہے جنہوں نے آپ سے ایک یا زائد کتب احادیث کی سند حاصل کی اور غالباً حضرت قبلہ نے بھی ایسی فہرست رکھنے کا کوئی اہتمام نہیں کیا تھا لیکن اگر ایک صدی سے کچھ کم کی اس جہد مسلسل کو پیش نظر رکھا جائے تو یہ بات واضح ہے کہ یہ تعداد یقیناً سینکڑوں سے متجاوز ہو چکی ہوگی۔ حدیث کی ان کتابوں کے علاوہ بعض طالبین کو آپ نے حضرت امام ابن الجزری کی مشہور تألیف ”حصنِ حصین“ کا بھی درس دیا ۔

حضرت نے حنفی مسلک کو ثابت کرنے کیلئے ایک کتاب بنام ”الدین“ بزبان عربی یوں تالیف فرمائی کہ اوپر عنوان لکھتے ہیں، نیچے متعلقہ آیات اور اس کے بعد احادیث صحیحہ درج کر دیتے ہیں۔ اپنی طرف سے کچھ اضافہ نہیں کرتے، نہ تشریح کرتے ہیں، لیکن پڑھنے والے کو خود ہی پتہ چل جاتا ہے کہ مسئلہ کیا ہے اور اس کی دلیل کیا ہے۔ حدیث کے مبتدی طالبعلم کو آپ یہ کتاب ضرور پڑھایا کرتے۔ شعبہ دینیات (اختیاری) جامعہ عثمانیہ کے نصاب میں بھی یہ داخل تھی ۔

سقوطِ حیدرآباد (دکن) کے بعد جامعہ عثمانیہ میں جہاں دور رس بگاڑ پیدا کئے گئے وہیں یہ ستم بھی ڈھایا گیا کہ شعبہ ثقافت و مذہب کے نام سے ایک نیا شعبہ قائم کیا گیا اور شعبہ دینیات کو اس نئے شعبے میں ضم کر کے ختم کر دیا گیا۔ شعبہ دینیات میں دین اسلام کی جو بلند معیاری تعلیم دی جاتی تھی اس کے بجائے صرف سطحی معلومات بہم پہنچا کر چھٹی کر دی گئی۔ اور یوں ”الدین“ بھی کورس میں شامل نہیں رہ سکی۔ گو یہ ایک اوسط ضخامت کی کتاب ہے لیکن اپنی افادیت کے اعتبار سے غیر معمولی اہمیت رکھتی ہے۔ حضرت قبلہ نے اس کی شرح و ترجمہ بھی تحریر فرمایا تھا لیکن اس کا پہلا حصہ ”کتاب العلم“ ہی طبع ہو کر شائع ہو سکا ۔ باقی تین حصے طبع ہونا باقی ہیں۔ جو عربی متن طبع شدہ موجود ہے اسے بھی دوبارہ شائع کرنے کی ضرورت ہے کہ یہ غیر معمولی علمی کارنامہ محفوظ رہ سکے ۔

عالمِ بے بدل

از جناب ظہیر احمد قادری قدیری

سالگرہ کیوں؟

جیسا کہ آپ جانتے ہیں آج ہم ایک عظیم المرتبت بزرگ و شیخ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمتہ اللہ علیہ کا یومِ پیدائش اپنے حسبِ استعداد منانے یہاں جمع ہوئے ہیں ۔

عام طور پر بزرگانِ دین کا عرس شریف منایا جاتا ہے اس وجہ سے ہو سکتا ہے کہ بعض لوگ یومِ پیدائش منانے کو غیر معمولی بات سمجھیں حالانکہ یہ مسلمانوں کے شعار کے عین مطابق ہے اور کوئی نئی بات نہیں ہے کیونکہ مسلمانانِ عالم ہر سال ۱۲ ربیع الاول کو حضورِ اکرم کا یومِ پیدائش بڑی شان و شوکت سے منایا ہی کرتے ہیں۔ اس مسلم شعار کا مطلب یہ ہے کہ اس مبارک دن کو جہالت کے اندھیروں سے نجات ملی اور بعض روایات کے مطابق خود سرکارِ نامدار نے بھی محفلِ میلاد کے منعقد کرنے پر پسندیدگی کا اظہار فرمایا ہے ۔

قرآن مجید میں بھی اللہ تعالیٰ نے بارہا انبیاء علیہم السلام کی پیدائش کا ذکر کیا ہے۔ ہر نبی اپنے جلو میں نہ صرف خداوندِ قدوس سے متعدد معجزے اور نشانیاں لے کر ظاہر ہوتا ہے بلکہ وہ خود بھی اللہ تعالیٰ کی ایسی نشانی ہوتا ہے کہ جو لوگوں کے لئے سراپا ہدایت ہوتی ہے ۔

جیسا کہ حدیث شریف ”عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ“ سے واضح ہے کہ حضور کی امت کے علماء انبیاء بنی اسرائیل کی طرح ہیں لہٰذا ان علماء کی پیدائش بھی اللہ کی ایک نشانی ٹھہری اور ایسے علماء حق باری تعالیٰ سے...

اپنے ساتھ نہ صرف علم و فضل کا خزانہ بلکہ متعدد کرامات بھی لے کر ظاہر ہوتے ہیں چنانچہ اس نشانی کے ظاہر ہونے پر اس دن جس دن یہ نشانی ظاہر ہوئی ہو اللہ تعالیٰ کا شکر بجالانا اور متعلقہ بزرگ کے حالات کا تذکرہ کرنا نہ صرف باعثِ رشد و ہدایت ہے بلکہ باعثِ خیر و برکت بھی ہے اور مسلمانوں کے شعار کے عین مطابق ہے۔ ”أَلَا بِذِكْرِ الصَّالِحِيْنَ تَنَزَّلُ الْبَرَكَةُ“ کے قولِ متین سے بھی ایسی محفلوں کے مقصد اور افادیت پر مزید روشنی پڑتی ہے۔ چونکہ ہمارے ہادی و مرشد، خادمِ قرآن حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرت نہ صرف ایک بلند پایہ عالمِ دین، محدث اور مفسر تھے بلکہ ایک خدارس، صاحبِ عرفان اور مرشدِ کامل بھی تھے۔ لہٰذا ہم بھی اسی مذکورہ شعار کے پیشِ نظر حضرت قبلہ کا یومِ پیدائش ہر سال آج کے دن مناتے ہیں۔

سالگرہ حینِ حیات

آج یہ خوشی کا اجتماع اس جگہ پر ہی نہیں بلکہ پاک و ہند کے مختلف گوشوں میں جہاں جہاں بھی حضرت قبلہ کے علم و فیض سے مستفیض حضرات ہیں منایا جاتا ہے۔ آج کا سب سے بڑا اجتماع حیدرآباد دکن (ہندوستان) میں ہوتا ہے۔ حضرت کی حیاتِ مبارکہ میں بھی ۲۷ رجب المرجب کو حضرت کے شاگرد و مرید جشنِ ولادت بڑے زور شور سے مناتے، اُس دن حضرت قبلہ کی قیام گاہ ”مدینہ منزل“ میں عید کا سماں معلوم ہوتا تھا۔ صبح سویرے ہی سے کثرت سے لوگ آتے، عقیدت کا اظہار کرتے اور گل پوشی کرتے۔ شام کو یہ مجمع اس قدر بڑھ جاتا کہ مدینہ منزل اور اس کی گلی میں تل دھرنے کو جگہ نہ ہوتی۔ پھولوں کے ہار اس کثرت سے پہنائے جاتے کہ ان کے ڈھیر لگ جاتے گو آپ ساتھ ساتھ بطورِ عنایت و سرفرازی حاضرین میں سے بکثرت لوگوں کو اپنے دستِ مبارک سے ان کی تقسیم فرماتے جاتے۔ حضرت قبلہ کے اعزہ و اقارب کے علاوہ شہر کے نامور مشائخین اور عمائدین بھی اس روز جمع ہوتے، سب مل کر آپ کو مبارکباد پیش کرتے۔ سارے مریدین و معتقدین آپس میں گلے مل مل کر ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے۔ غرض سالگرہ کی یہ تقریب...

بڑی دلکش اور قابلِ دید ہوتی اور عجب روح پرور منظر پیش کرتی۔ کیوں نہ ہو! حضرت قبلہ کی زندگی کا ایک ایک لمحہ تحتِ قدمِ محمدی جو تھا۔ آپ نے اپنی زندگی اس دور میں حضور کے نقشِ قدم پر گزار کر ثابت کر دیا کہ اس زمانے میں بھی قول، فعل و حال میں قرآن و سنت کے مطابق زندگی گذارنا نہ صرف یہ کہ ممکن ہے بلکہ ایسی ہی زندگی گزارنا بھی چاہئیے۔

جامع شخصیت

حضرت قبلہ کی زندگی اتنی متنوع تھی کہ وہ کون سا علم و فن تھا جس میں آپ کو دستگاہ نہ تھی۔ تفسیر، حدیث، اسماء الرجال، اصولِ حدیث، اصولِ فقہ، ادب، عقائد و تصوف، منطق، فلسفہ اور کلام، غرض جس فن میں حضرت سے استفادہ کیا جاتا تو معلوم ہوتا کہ وہی حضرت کا خاص فن ہے۔ حضرت قبلہ کو جہاں ان علوم میں ملکہ حاصل تھا وہیں قرات میں بھی بلند مقام رکھتے تھے۔ آپ فنِ تجوید پہ بہت زیادہ توجہ فرمایا کرتے تھے۔ علومِ صلاتیہ تو آپ کا اوڑھنا بچھونا تھے ہی، پہلوانی، بانک، بنوٹ، تیغ زنی اور تیر اندازی کے سپاہیانہ فنون میں بھی ایسی مہارت رکھتے تھے کہ بڑے بڑے استادانِ فن آپ کا لوہا مان جاتے۔ آپ کا دستِ مبارک وہ ہاتھ تھا جس کی گرفت سے پہلوان کو بھی آزاد ہونے میں بڑی دقت محسوس ہوتی اور ہاتھ ملاتے ہی وہ آپ کی قوت اور کمالِ فن کا قائل ہو جاتا تھا۔ یہی وہ دستِ مبارک تھا جس پر سینکڑوں نہیں ہزاروں نے بیعت کر کے راہِ ہدایت پائی۔ یہی وہ ہاتھ بھی تھا جو ہزاروں دکھیاروں کے سر پر دستِ شفقت بن کر پھرا اور ان کے دکھوں اور درد کو دور کرنے کا باعث ہوا۔

پرتوِ جوامع الکلم

حضرت قبلہ کی علمی و ادبی خدمات کے متعلق اتنا کہہ دینا کافی ہوگا کہ اللہ کے فضل و کرم اور حضورِ پرنور محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے توسط و توسل سے حضرت پر اس آیت کا پرتو تھا۔

آیتِ قرآنی
وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ ۚ وَكَانَ فَضْلُ اللَّهِ عَلَيْكَ عَظِيمًا (پ ۶)

یہی وجہ تھی کہ حضرت کی صحبتِ بابرکت میں فیضانِ علمی ہمیشہ جاری رہتا۔ بڑے بڑے دقیق اور معرکۃ الآراء مسائل اس خوبی سے حل ہو جاتے گویا کہ پہاڑ مٹھی میں آ گیا ہو۔ دو چار لفظوں میں گتھی کا سلجھانا حضرت کا خاص اسلوب تھا۔

حضرت قبلہ کے شاگردوں کو اس بات کا خوب تجربہ ہے کہ بعض وقت جب آپ کے سامنے کوئی ایسا مسئلہ پیش کیا جاتا جس کی وضاحت اور تشریح کے لئے کافی طویل تقریر عام طور پر درکار ہوتی تو حضرت اس کی تشریح کیلئے مختصر سی تقریر میں فرما دیتے جو بعض اوقات صرف چند جملوں پر مشتمل ہوتی۔ اب اگر کوئی صاحب مزید تشریح چاہتے اور اس سلسلے میں کوئی سوال کرتے تو آپ فرماتے: ”میں نے جو کچھ کہا تھا اس کو دہراؤ۔“ جب وہ جملے دہرا دیئے جاتے تو انہی جملوں میں سائل کو اپنے سوال کا جواب مل جاتا۔ بعض وقت تو صرف حضرت کے انتخابِ الفاظ پر غور کرنے سے ہی مسائل کو اپنے شبہے اور اعتراضی سوال کا جواب مل جاتا اور جو الجھن ہوتی سلجھ جاتی۔ اس بات سے یہ نہیں سمجھنا چاہئیے کہ حضرت کی گفتگو عام لوگوں کی فہم سے بالاتر ہوتی تھی، حضرت کی گفتگو کا مفہوم عام و خاص سب ہی خوبی سے سمجھ لیا کرتے تھے۔

اس سلسلے میں ایک واقعہ جو حضرت کے ماموں زاد بھائی، دکن کے مشہور عالم اور دینی و سیاسی رہنما سید محمد بادشاہ حسینی صاحب نے یوں تحریر کیا ہے:

”ایک روز کا عجیب واقعہ ہے کہ ہم لوگ محلہ معظم جاہی مارکٹ کے ایک مکان میں حاضر تھے ”حمد اللہ“ کا سبق ہو رہا تھا۔ تعمیر مکان کے سلسلے میں ایک اوڑھ (مستری) جو وہاں آیا ہوا تھا، حضرت کی تقریرِ دلپذیر سنتے ہی ایسا مصروف ہوا کہ اپنا کام چھوڑ بیٹھا۔ تھاپی ہاتھ میں لئے ہوئے بس حضرت اقدس کے ایک ایک جملے پر ہمہ تن گوش تھا اور ہم لوگ بھی سن رہے تھے۔ ایک گھنٹے کے بعد حضرت اقدس نے اس کی محویت کو ملاحظہ فرما کر ہم حاضرین درس سے ارشاد فرمایا کہ ”حمد اللہ“ جیسی منطق کی خشک کتاب اور اس...

مستری کو دیکھو کہ اپنا کام چھوڑ کر کس طرح ایک گھنٹے سے سن رہا ہے۔ جب ہم نے اس سے دریافت کیا کہ کیا تم نے سبق ”حمد اللہ“ کو سمجھا بھی؟ تو وہ کہنے لگا کہ ”بات ایسی کھلی اور صاف ہے کہ اس کے اقرار کے بغیر چارہ بھی نہیں۔“

حاضر دماغی

صحیح علم اس وقت ہی حاصل ہوتا ہے جب کہ دماغ مستحضر ہو۔ حضرت قبلہ کی حاضر دماغی کا یہ حال تھا کہ جو چیز ایک بار مطالعے میں آ جاتی یا جس پر ایک مرتبہ غور و فکر کر لیتے وہ بات ہمیشہ یاد رہتی۔ آپ کی یہ حالت آخری دن تک قائم تھی حالانکہ آخری ایام میں آپ کا جسم مبارک نحیف و ناتواں ہو چکا تھا۔ حضرت کی حاضر دماغی کے متعلق صدر شعبہ ثقافت جامعہ عثمانیہ حیدرآباد دکن جناب ڈاکٹر یوسف الدین فرماتے ہیں:

”حضرت کے وصال سے چند روز پیشتر حاضر خدمت ہوا۔ حالانکہ اس روز حضرت قبلہ کا آپریشن ہوا تھا مگر حاضر دماغی کا یہ حال تھا کہ فرمایا: ”یوسف میرا شاگرد ہے، اس کے والد قادر مرتضیٰ حسین مرحوم میرے شاگرد تھے، اس کے دادا میرے ہم درس تھے اور اس کے بہت سے رشتے دار بھی میرے شاگرد ہیں۔“ پھر آپ نے ان سے ان کے تحقیقاتی کام کے متعلق دریافت فرمایا۔ انہوں نے عرض کیا کہ آج کل میں عبد الرزاق بن ہمام الصنعانی کی تفسیر اور حدیث کی کتاب ”مصنف عبد الرزاق“ کی ایڈیٹنگ کر رہا ہوں۔ حضرت نے فرمایا: ”عبد الرزاق تو بڑے پائے کے امام تھے، وہ امام احمد بن حنبل کے استاد اور امام بخاری کے دادا استاد تھے۔“ مجھے بڑی خوشی ہوئی۔ پھر کہا کہ ”تمہارے دوست محمد تاج الدین ایم اے لیکچرار انگریزی بھی امریکہ جانے کے دن میرے پاس آئے تھے اور میرے مرید بھی ہوئے تھے، تم انہیں لکھ دو کہ میں ان کیلئے دعا گو ہوں، اور یہ بھی لکھ دو کہ وہاں امریکہ میں کوئی تم سے اسلام کے متعلق سوالات کرے تو خوش اسلوبی سے اس کو اسلام کے متعلق معلومات بہم پہنچاؤ، اور ذوق و شوق سے علم حاصل کرو۔ دیکھو میں اب اس عمر میں بھی ٹیپ ریکارڈر کے ذریعے انگریزی سیکھ رہا ہوں، تم بھی اعلیٰ درجے...“

کی انگریزی سیکھو ۔ “

اختلافی مسائل پر آپ کا نقطۂ نظر

حضرت قبلہ اپنے ارشادات میں مسئلے کے تمام پہلوؤں کو ملحوظ رکھتے اور پھر زیرِ غور محلِ خاص کے اقتضاء کو بھی ظاہر فرما دیتے۔ آپ سائل کی زبان بندی کرنے کو نہ صرف یہ کہ نامناسب سمجھتے تھے بلکہ اس کو سخت ناپسند کرتے، بلکہ یہ چاہتے کہ اس کی تشفی ہو جائے۔

حکمتِ اسلامیہ میں آپ نے اختلافی مسائل کے متعلق یوں اظہار فرمایا ہے۔

”مجھے جہاں تک تجربہ ہے بالکل باطل مذہب چل ہی نہیں سکتا کچھ نہ کچھ صحیح اصل رہتی ہے جس کی غلط فہمی سے خرابی پیدا ہوتی ہے ۔ میری رائے میں تکذیب کے عوض غلط فہمی دور کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے۔ بعض دفعہ قائل کا طرز زبان ادیبانہ رہتا ہے اور سامع اس کو منطقی قواعد پر قائم کرنا چاہتا ہے۔ پس قائل کے قول کی تاویل کر لینے، مجازی معنوں سے حقیقی معنی نکال لینے سے اختلاف دور ہو جاتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مقصد ہر ایک کا درست ہے مگر دوسرے کے مقصد سے نا واقف، اکثر دوسروں کی تکذیب میں لوگوں کو لذت ملتی ہے۔ یہی خانہ خراب تمام فتنوں کی ماں ہے ۔ ٹھنڈے دل سے سننے ، دوسرے کی بات پہ غور و فکر کرنے سے کوئی نہ کوئی سبیل نکل ہی آتی ہے ۔ اسلام تمام مذاہب کی تصدیق کرنے اور ان سے غلط فہمی دور کرنے کیلئے آیا ہے نہ کہ تکذیب کے لئے ۔ “

آپ فرمایا کرتے : ”اچھا شاگرد وہ ہے کہ جب تک مسئلہ پوری طرح نہ سمجھ لے استاد سے مسلسل پوچھتا چلا جائے اور اچھا مرید وہ ہے کہ جب مرشد کسی بات کی تلقین کریں تو بلا عذر و حیلہ اسے مان جائے اس پر پوری دلجمعی سے عمل کرے اور اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو مسئلے کے کھل جانے تک پورے ادب واحترام کے ساتھ صبر اور انتظار کرتا رہے ۔“

حضرت قبلہ کے لوگ شاگرد بھی تھے اور مرید بھی۔ بعض لوگ شاگرد و مرید دونوں تھے۔ جو لوگ شاگرد و مرید دونوں تھے بعض وقت حضرت قبلہ سے سوال کرتے کہ آپ جو کچھ فرما رہے ہیں وہ بحیثیتِ استاد کے ہے یا مرشد کے؟ آپ ایسے موقعوں پر تبسم فرماتے اور اپنے شاگرد و مرید کو گفتگو کی رعایت مرحمت فرماتے۔

اقتضائے وقت و محل

جیسا کہ گذر چکا ہے آپ نہ صرف علومِ ظاہری کی تعلیم میں اقتضائے محل کو پیشِ نظر رکھنے کی تلقین فرماتے بلکہ سلوک کی تعلیم میں بھی آپ کا یہی اسلوب رہتا۔ آپ فرمایا کرتے کہ ایک ہی چیز پر وقت اور محل کے بدلنے سے حکم بدل جاتا ہے۔ اگر وقت اور محل کا لحاظ کئے بغیر کوئی حکم لگایا جائے تو ہو سکتا ہے کہ یہ حکم بالکل ہی غلط ہو، اور گمراہی اور نقصانِ عظیم کا موجب بن جائے۔ آپ سلوک کی تعلیم ہر طالبعلم کو اس کی حیثیت اور طبیعت کے مطابق دیا کرتے تھے اس لئے اس مختصر سے مضمون میں اس کی جزوی تفصیل بھی بیان کرنا ممکن نہیں اور نہ میں اس کی خود میں قابلیت پاتا ہوں۔ تاہم کوشش کروں گا کہ صبر و رضا کے متعلق حضرت کے ارشادات سے اس بات کو واضح کر دوں کہ آپ کی تعلیم میں اقتضائے وقت و محل کا کیا مقام ہے اور آپ اس کا کتنا لحاظ فرمایا کرتے تھے۔

کسی مصیبت میں مبتلا ہونے پر صبر کرنا اور اللہ کی قضا پر راضی رہنا اور بات ہے اور خود مصیبت سے راضی رہنا اور چیز ہے۔ ہم مامور نہیں ہیں کہ مصیبت سے راضی رہیں۔ تکلیف محسوس کرنا اور قضا سے ناراض ہونا ایک نہیں ہے۔ رفعِ شکایت کے لئے اللہ سے دعا نہ مانگنا بھی غلطی ہے، قہرِ الٰہی سے مقاومت اور اس سے برابری کا دعویٰ کرنا ہے۔ اپنی طاقت اور بساط کو بھول کر یہ سمجھنا ہے کہ ہم قہرِ الٰہی برداشت کر لیں گے۔ بندگی کا تقاضا تو یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ سے تضرع و زاری کی جائے، رفعِ الم و مصیبت کی دعا مانگی جائے۔ البتہ غیر خدا کے سامنے اپنی شکایت بیان کرتے پھرنا صبر و رضا کے سراسر...

منافی ہے۔ بندے کو چاہئے کہ اللہ ہی پر اعتماد کرے اسی سے استعانت کا طلب گار ہو۔ مصیبت و مضرت کے رفع کر نیوالے ظاہری و باطنی اسباب تو بہت ہیں، لیکن مسبب الاسباب تو وہی ایک ذات ہے۔ اللہ ہی اسباب کا پیدا کر نیوالا اور ان کو موثر کرنیوالا ہے لہٰذا صرف اسی کی طرف قلبی رجوع درست ہے ۔ رفع مضرت یا تکلیف میں تاخیر پر بے صبر کہہ اٹھتے ہیں کہ اللہ نے میری دعا قبول نہیں کی حالانکہ انہوں نے اللہ تعالیٰ سے صحیح معنوں میں دعا کی ہی کب تھی اس لئے کہ ان کا حقیقی میلان خاطر تو کسی سبب خاص کی طرف تھا۔ اس سلسلے میں آپ جو مثالیں دیا کرتے وہ بہت ہی معنی آفرین ہوتیں۔ مثلاً آپ فرماتے :

”ایک عارف کو بھوک لگی تو وہ لگے رونے۔ بعض بدمذاقوں نے ان پر اعتراض کیا۔ اس عارف نے کہا اللہ نے مجھے اس لئے بھوکا رکھا ہے کہ میں روؤں۔“ ان کا مطلب یہ تھا کہ اللہ نے مجھے مبتلائے ضرر اس لئے کیا ہے کہ میں اللہ کے سامنے عاجزی کروں اور اس کے دُور کرنے کیلئے دعا مانگوں ، اور یہ صبر کے خلاف نہیں۔ نہ صرف یہ بلکہ یہ تو اس کی مشیت اور قضا کے مطابق اپنے آپ کو ڈھال لینا ہے جو عین اقتضائے بندگی ہے ۔

کبھی ہنستا ہوں کبھی روتا ہوں میں یار کا ایک تماشا ہوں میں (حسرتؔ)

بعض اوقات آپ ایک اور مثال دیا کرتے اور فرماتے : جراح کے چیرا لگانے پر تکلیف کا اظہار کرنا اور بات ہے اور خود جراح سے ناراض ہونا اور بات ہے ، دیکھو، جراح جب چیرا لگاتا ہے تو مریض چیرے کی تکلیف کو محسوس کرتا ہے اور اس کا اضطراری اظہار بھی کرتا ہے لیکن جراح سے نہ صرف یہ کہ راضی رہتا ہے بلکہ چیرا لگانے پر اس کا شکریہ ادا کرتا ہے، اظہار ممنونیت کرتا ہے۔ حضرت ابراہیم نے آگ میں پھینکے جانے کے وقت ظاہری و باطنی تمام اسباب سے صرف نظر کیا اور بظاہر خود اللہ تعالیٰ سے کسی قسم کی دعا نہیں فرمائی اس لئے کہ آپ نے اپنے نور نبوت سے اللہ تعالیٰ کی سنت کو ملاحظہ...

فرما لیا تھا اور یہ خوب جان لیا تھا کہ جو کچھ گزر رہا ہے اس کا لازمی نتیجہ اللہ کی رضا مندی کا حاصل ہونا اور حقیقی سلامتی ہی ہے۔ حضرت ایوب ایک عرصے تک موردِ بلا رہے ۔ جب رفع مضرت کی دعا کا اقتضاء ہوا تو آپ نے دعا کی جو مستجاب ہوئی ۔

پس صبر کا تقاضا یہ ہے کہ مصیبت و الم میں مبتلا ہونے پر کسی غیر خدا کے سامنے اللہ تعالیٰ کی شکایت نہ کی جائے ۔ غیر خدا میں وہ خود بھی شامل ہے ۔ ہر حال میں اللہ تعالیٰ سے راضی رہنا چاہیے اور اُسی سے مصیبت و الم کے دور کرنے کا طلبگار رہنا چاہیے۔ ایسی طلب صبر کے خلاف نہیں بلکہ عین اقتضائے بندگی ہے۔

تین اہم تصنیفات

حضرت کی تقریر و تحریر عام فہم، جامع و مانع اور عیوبِ لفظی و معنوی سے پاک ہوتی ہے۔ حضرت قبلہ نے دین کے ہر شعبے سے متعلق کم و بیش پچاس تصنیفات تحریر فرمائی ہیں لیکن اس خادم کو حضرت کی صرف دو تصنیفات ”حکمتِ اسلامیہ“ اور ”تفسیرِ صدیقی“ کسی حد تک تفصیلاً پڑھنے کی سعادت نصیب ہو سکی ہے اس لئے میں اپنے معروضات کو ان ہی تصنیفات تک محدود رکھوں گا۔

حکمتِ اسلامیہ

حضرت قبلہ کی تصنیف ”حکمتِ اسلامیہ“ ایک ایسی علمی کاوش ہے جسے آپ چاہیں تو تصوف میں سمجھیں چاہیں تو فلسفہ اسلام میں۔ کیونکہ اس کتاب میں ایک ہی معنی کو مختلف اصطلاحات اور اسالیب میں ادا کیا گیا ہے۔ لہٰذا اس کے مطالعے سے طالبعلم اس قابل ہو جاتا ہے کہ اس فن کی دیگر کتابوں کے مطالعے کے دوران غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات سے دامن بچاتا ،ہر بزرگ کے مقصد اور ان کے نقطۂ نظر سے واقف ہوتا آگے بڑھتا چلا جاتا ہے ۔

یہ تصنیف دیکھنے میں تو درمیانی ضخامت کی ہے لیکن مطالعے سے پتہ چلتا...

ہے کہ ہر لفظ ایک وسیع مضمون سمیٹے ہوئے ہے۔ اس کا کچھ اندازہ اس بات سے بھی لگایا جا سکتا ہے کہ حکمت اسلامیہ کے بیس صفحے پڑھنے میں ہمیں سال بھر درکار ہوا اور اس کتاب کے پس منظر میں جو مضامین پنہاں ہیں۔ انہیں نوٹ کرنے میں متعدد کاپیاں صرف ہوئیں۔ اس کی گونا گوں خصوصیات میں سے ایک خصوصیت یہ بھی ہے کہ اس کتاب کو ایک مرتبہ پڑھنے سے جو کچھ سمجھ میں آتا ہے دوسری مرتبہ پڑھا جائے تو وہی مطلب کسی اور زاویہ سے لیکن پہلے سے بہتر طریق پر سمجھ میں آتا ہے۔ اس کا جس قدر عمیق نظر سے مطالعہ کیا جائے طالب پر اتنے ہی معنوی انکشافات ہوتے ہیں اور اس سے اس بات کا بھی کچھ اندازہ ہوتا ہے کہ آپ جوامع الکلم کے رنگ میں کتنے رنگے ہوئے تھے۔

تصوف کیا ہے ؟ اس کے جواب میں حضرت قبلہ نے تحریر فرمایا ہے کہ تصوف خدائے تعالیٰ کی ذات وصفات کو جاننے کا نام ہے۔ یہ خاتم النبیین کا مذہب ہے۔ ”اَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي“ (پ ۶ ع ۳) کی عنایت ہے۔ مسلمانوں سے زیادہ خدا کو جاننے والا کوئی نہیں۔ کوئی بت پرستی کرتا ہے، کوئی نور اور روشنی کی پوجا کرتا ہے ، کوئی فعل و انفعال کی ، کوئی باپ، بیٹا ، روح القدس کا معتقد ہے، اور کوئی مادہ وصورت اور جیو اور خلود کا قائل ہے۔ توحید تو صرف مسلمانوں کا حصہ ہے ۔

دائرے سے منتزع ہیں مرکز و قطر و محیط شانِ وحدت سے ہوئی ہے شانِ کثرت آشکار (حسرتؔ)

اس تصنیفِ منیف کی نوعیت درسی کتاب کی سی ہے ۔ لہٰذا میری گذارش ہے کہ مبتدی اور متوسط حضرات کو اسے کسی واقف کار کے سامنے پڑھنا چاہئیے کیونکہ تب ہی جاکر وہ اس کتاب کے حسن و جمال اور قدر و قیمت سے واقف ہو سکیں گے۔ یہ تو تھی حکمتِ اسلامیہ کے بارے میں میری فہم کے مطابق اجمالی توصیف ۔

اب میں حضرت قبلہ کی دوسری تصنیف تفسیر صدیقی کے بارے میں کچھ عرض کرنا چاہوں گا ۔

تفسیرِ صدیقی

اس میں حضرت قبلہ نے قرآن کی تفسیر عام فہم اور سلیس زبان میں فرمائی ہے۔ طرز بیان نہایت آسان اور دلنشین جس کے پڑھنے سے یہ بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ قرآن کا سمجھنا غیر قرآن پر موقوف نہیں بلکہ قرآن نہ صرف مبین ہے ، اپنے آپ پر دلیل ہے ۔ بلکہ خود کا خود ہی شارح بھی ہے ۔

طریقۂ ترجمہ و تفسیر

حضرت نے اس تفسیر میں ہر آیت کا ترجمہ کرنے سے پیشتر علیحدہ علیحدہ ہر لفظ کے معنی بیان کئے ہیں اس کا سب سے بڑا فائدہ میرے تجربے کے مطابق یہ ہے کہ جلد ہی طالبعلم کو قرآنی عربی بخوبی سمجھ میں آنے لگتی ہے اور قرآن کی زبان سے راست ربط پیدا ہو جاتا ہے جو نہایت اہم ہے ۔

بعض مرتبہ قرآن کے ترجمے میں کسی ایک لفظ سے مفہوم ادا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔ ایسی صورت میں حضرت نے بجائے ایک لفظ کے کئی الفاظ استعمال کئے ہیں تا کہ یہ سب مل کر قرآن کے معنوی تقاضوں کو ممکنہ طور پر واضح کر سکیں ۔

عدمِ نسخِ قرآن

بعض مفسرین نے جن میں ابن حزم پیش پیش ہیں یہ ثابت کرنے کی کوشش کی ہے کہ قرآنی آیات جو شرع اور احکام سے متعلق ہیں اُن میں سے آدھی آیات ناسخ اور آدھی منسوخ ہیں ۔ ابن عربی نے منسوخ آیتوں کی تعداد کو کم کیا ۔ امام جلال الدین سیوطی نے ان آیتوں کی تعداد اکیس تک گھٹا دی ۔ حضرت شاہ ولی اللہ نے صرف پانچ آیتوں کو منسوخ مانا۔ حضرت قبلہ نے ان پانچ آیتوں کو بھی منسوخیت کی الجھن سے نکال لیا اور ان غلط فہمیوں کو دور کر دیا جن کی وجہ سے اس طرح کا...

التباس ہو رہا تھا ۔ ”مَا نَنْسَخْ مِنْ آيَةٍ أَوْ نُنْسِهَا“ (پ ۱ ع ۱۳) میں جو لفظ ”آیت“ ہے اس کو حضرت قبلہ نے بتایا کہ یہاں آیت سے مراد آیت قرآنی نہیں بلکہ وہ وسیع تر مفہوم میں آیا ہے جیسے ”سَنُرِيْهِمْ آيَاتِنَا“ الخ میں آیت کا جو مفہوم ہے وہی اس مذکورہ آیت میں استعمال ہوا ہے۔ آپ نے تحریر فرمایا ہے کہ آثار قدرت الہیہ میں تغیر اور تبدل ہے۔ ان گنت تہذیبیں نمودار ہوئیں اور بھلا دی گئیں ۔ ہزاروں پیغمبر اور ان کے معجزے گزرے ہیں جن میں سے اکثر کا اب کوئی علم نہیں ہے۔ یہ سب باتیں لفظ آیات میں شامل ہیں اور سیاق وسباق سے بھی ظاہر ہو رہا ہے .

حضرت قبلہ نے اس تفسیر میں ثابت فرمایا ہے کہ تمام صحیح احادیث اور احادیث کی کتابیں قرآن سے مربوط اور اس کے مطابق ہیں اور ائمہ کے مکاتب خیال قرآن ہی پر مبنی ہیں ۔ ان کے مذاہب قرآن سے ماخوذ ہیں انہوں نے ایک قدم بھی احکام قرآن کے خلاف نہیں اٹھایا ۔ ائمہ کے اقوال قرآن کے اجمال کی تفصیل ہیں۔ نہ انہوں نے اپنے دل سے کوئی مسئلہ نکالا نہ غیر مسلم مفکرین سے استفادہ کیا ۔

اعجازِ قرآن

اس تفسیر کے پڑھنے سے اندازہ ہوتا ہے کہ اعجاز قرآن کی کیا عظمت ہے اور یہ کہ جس فن کا آدمی بھی قرآن کا مطالعہ کریگا اس پر ثابت ہو جائے گا کہ قرآن خود اس کے فن میں معجزہ ہے ۔ تفسیر صدیقی پڑھنے کے طفیل ہی مجھ جیسے غیر عربی داں شخص کو قرآنی زبان کی فہم پیدا ہو رہی ہے یعنی کہ جب تراویح میں امام تلاوت قرآن کرتے ہیں تو قرآن کے اکثر مقامات کا مفہوم اس طرح سمجھ میں آتا ہے کہ دماغ کو ترجمے کی مشقت اٹھانے کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ اس خادم کے خیال میں یہ ایک ایسا فائدہ ہے جو اردو کی مروجہ کسی اور تفسیر سے حاصل نہیں ہوتا۔ علاوہ اس کے میں قرآن وسنت کے مسائل...

سے بھی حسب استعداد روشناس ہو رہا ہوں اور یہ سب حضرت قبلہ کے بے مثال انداز تحریر اور مسئلے کو دو چار الفاظ میں سلجھا دینے کی وجہ سے ہے۔

حکمت اسلامیہ کے مطالعہ کے دوران مسائل کو سمجھنے کیلئے کچھ ایسے مضامین سے بھی متعارف ہوا جو کہ حضرت قبلہ کی ایک اور اہم تصنیف ، شرح و ترجمہ ”فصوص الحکم“ میں موجود ہیں۔ اس لئے حضرت قبلہ کی اس تصنیف کا اجمالی تذکرہ بے محل نہ ہو گا۔

شرح و ترجمہ فصوص الحکم

یوں تو اردو میں جناب عبد الغفور دوستی اور مولوی سید مبارک علی کے فصوص کے ترجمے موجود ہیں اور کافی مشہور ہیں لیکن چونکہ یہ دونوں ترجمے حضرت شیخ محی الدین ابن العربی کی طرز تحریر سے پیدا ہو نیوالی غلط فہمیوں کو دور کرنے سے قاصر ہیں اس لئے حضرت نے ضروری خیال کیا کہ آپ بھی اس کی شرح اور ترجمہ لکھیں :۔

یہ تو معروف بات ہے کہ بعض لوگ شیخ کو قطب معرفت سمجھتے ہیں اور حد یہ ہے کہ قرآن شریف کی ان آیتوں کی تاویل کرتے ہیں مگر شیخ کے اقوال کی تاویل نہیں کرتے ۔ بعض ان کے برعکس شیخ کی تکفیر میں بھی تقصیر نہیں کرتے۔ حضرت قبلہ نے اپنی اس علمی کاوش میں اصل کتاب کا نہ صرف ترجمہ اور ضمنی تشریح کی ہے بلکہ شیخ کے طرز تحریر کی وجہ سے جو غلط فہمیاں شیخ کے عقائد اور ان کے فلسفے کے متعلق پیدا ہو رہی تھیں ان کا ازالہ کیا اور جہاں ضروری سمجھا وہاں مسائل پر اپنے نقطۂ نظر کا بھی اظہار کیا ہے ۔ اور اگر ضروری ہوا تو اپنی اختلافی رائے بھی بیان کی اور تائید میں دوسرے ائمہ معرفت کے اقوال پیش کئے۔

آپ نے کتاب کے مقدمے میں بعض یورپ زدہ نادانوں کے اس خیال کی پر زور تردید کی ہے کہ شیخ کی حکمت افلاطون کے فلسفے سے ماخوذ ہے۔ آپ نے لکھا ہے...

کہ پوری کتاب جنید بغدادی، ابو یزید بسطامی، سہل بن عبد اللہ تستری کے اقوال اور آیاتِ قرآنی اور احادیثِ نبوی سے بھری پڑی ہے اور اپنے کشف کا بھی جا بجا ذکر کرتے ہیں مگر اس میں افلاطون کا کہیں ایک جگہ بھی ذکر نہیں ہے۔ آپ نے لکھا ہے کہ یہ بھی ثابت نہیں ہوتا کہ افلاطون کی کتاب شیخ کو پہنچی بھی تھی۔ شیخ کے عقائد جو خود شیخ نے فتوحاتِ مکیہ میں تحریر کئے ہیں ان کو بھی حسبِ ضرورت استعمال کیا تاکہ شیخ کی حکمت میں جو بظاہر قابلِ اعتراض باتیں ہیں ان کی درست وضاحت ہو سکے۔ اس طرح آپ نے اس گنجینۂ معرفت کے فیضان کو عام کر دیا اور بہت سے ایسوں کی دستگیری کی جو شیخ سے مرعوب تو ہیں لیکن شیخ کی گفتگو اپنے طور پر سمجھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے۔

بَسْطَةً فِي الْعِلْمِ

ان جوامع الکلم کو جن سے اللہ تعالیٰ نے اپنے رسول کو سرفراز فرمایا، موجودہ زمانے پر منطبق کر سکنا ہر کس و ناکس کا کام نہیں۔ اس سلسلے میں حضرت نے جو خدمات انجام دی ہیں، حکمتِ اسلامیہ، تفسیرِ صدیقی اور تصنیفات و تالیفات اس کے شاہد ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے حضرت کو اسلام کے صدرِ اول کے دماغ اور روح سے کس درجہ وابستہ کر رکھا تھا۔

آپ کے مقام علمی سے وہ لوگ تو خوب واقف ہی ہیں جنہوں نے آپ کی تصنیفات کا مطالعہ کیا ہے یا آپ سے ملتے رہے ہیں لیکن وہ مشاہیر بھی جو ایک ہی دفعہ آپ سے ملاقاتی ہوتے اور گفتگو کرتے تو آپ کی علمیت کے معترف ہو جاتے۔ حضرت قبلہ کے شاگرد ، رفیق سفر، سمدھی اور قریبی دوست حضرت الیاس برنی نے اپنے سفر نامہ حج موسوعہ ”صراط الحمید“ میں ایک واقعہ اس طرح تحریر کیا ہے :-

”جب ہم دمشق پہنچے تو بہت سوں نے ہم سے کہا کہ علامہ بدرالدین سے...

ضرور ملیں ، جو اتنے بڑے با اثر پیر اور عالم تھے کہ فرانسیسی گورنر تک ان سے ملاقات کرنے کیلئے آتے تھے ۔ دل میں خطرہ آیا کہ پہلے وہ ملیں تو ہم ملیں گے۔ روانگی سے دو روز قبل ہم کہیں جارہے تھے۔ اچانک راستے میں علامہ بدرالدین سے ملاقات ہوگئی، بغلگیر ہو گئے ۔ ہمارے معلم نے ہماری شرط بیان کی تو آبدیدہ ہو گئے اور ملاقات پر شکریہ ادا کیا ۔ اس کے بعد ہم جا کر حضرت علامہ بدر الدین سے ملے اور اپنے رفیق خاص علامہ عبد القدیر صاحب کو بھی ملوایا۔ حضرت (بدر الدین) ان کی علمیت سے اس درجہ متاثر ہوئے کہ باہر چل کر اپنے مریدوں میں اعلان کر دیا کہ دمشق میں علم کا آفتاب طلوع ہوا ہے ۔ اپنی تصنیف و تالیف کے متعلق مشورے کر لو ورنہ ناقدری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اچھے بندوں کو دمشق نہیں بھیجے گا۔“

وَالْجِسْمِ

یہ تو تھی علم کی بات ، اب جسم کی بات سنیئے اور اس میں بھی اتباعِ نبوی ملاحظہ فرمائیے۔

حضرت قبلہ نہ صرف ایک فقید المثال عالم و صوفی تھے بلکہ آپ کے جسمانی کمالات بھی بے نظیر تھے اور اس میں بھی آپ کا اسلوبِ علمی برقرار تھا۔ اس سلسلے میں ایک واقعے کا ذکر بے محل نہ ہوگا۔

حضرت قبلہ کی عمر پینسٹھ سال سے تجاوز کر چکی تھی اور اس زمانے میں حضرت قبلہ کا قیام آپ کے مکان واقع محلہ رکاب گنج میں تھا۔ بخاری شریف کا درس ہو رہا تھا جس میں نہ صرف مبتدی شامل تھے بلکہ اہل علم و فضل بھی موجود تھے اور چونکہ حضرت قبلہ کے درس میں شرکت پر کوئی پابندی نہیں تھی، اس لئے ہر شخص اس میں شامل ہوتا تھا ۔ درس کے دوران ایک پہلوان پہلی مرتبہ درمیانِ درس میں آئے اور شریکِ درس ہو گئے ۔ جب درس اختتام کو پہنچا تو پھر حسبِ معمول عام گفتگو کا سلسلہ شروع ہوا اور ہر شخص اپنی سمجھ اور یافت کے مطابق حضرت سے مسائل پوچھنے...

لگا ۔ جب حضرت ، پہلوان کی طرف متوجہ ہوئے تو انہوں نے عرض کیا کہ میں نے ایک حدیث سنی ہے کہ حضور کے پاس ایک پہلوان حاضر ہوا اور عرض کیا کہ میں نامی گرامی پہلوان ہوں اگر آپ مجھے پچھاڑ دیں تو میں آپ پر ایمان لے آؤں گا۔ چنانچہ حضور نے اس پہلوان کی یہ آرزو پوری کی اور اسے پچھاڑ دیا اور اس طرح پہلوان کو نور ایمان سے مشرف کر دیا۔ آپ چونکہ عالم ہیں اور ورثۃ الانبیاء کے مصداق - آپ کی علمیت کو سبھی مانتے ہیں ۔ لیکن میں تو اس وقت آپ کو مانوں گا جب آپ مجھے کشتی میں پچھاڑ دیں گے میں پنجاب کا رہنے والا ہوں اور ابتک تقریباً سو کشتیاں لڑ چکا ہوں اور ہر کشتی میں کامیاب رہا ہوں ۔ آپ نے فرمایا کہ مجھے کشتی کے فن سے واقفیت نہیں ہے گو میں بنوٹ وغیرہ سے کافی واقف ہوں لیکن تم نے بات ایسی کی ہے کہ اب مجھے تم سے کشتی لڑے بغیر چارہ نہیں ۔ چنانچہ وہیں گدے بچھائے گئے اور حاضرین محفل چاروں طرف بطور تماشائی کے جمع ہو گئے، اور حضرت قبلہ کی پہلوان سے کشتی شروع ہوئی ۔ دو چار منٹ کے بعد لوگوں نے دیکھا کہ پہلوان چاروں خانے چت ہیں اور حضرت ان کے سینے پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ جب اس طرح کشتی ختم ہو گئی تو حضرت قبلہ نے ان سے کہا کہ آپ مجھے کشتی کا فن سکھائیں میں جانتا ہوں کہ محض گاؤ زوری اور چیز ہے اور فن کشتی ، اس کے داؤ پیچ ، اس کے توڑ اور کاٹ جدا امور ہیں ۔ پہلوان جن کا نام مولا بخش تھا۔ حضرت قبلہ کے وصال تک حضرت سے اپنی مقرر کردہ تنخواہ حاصل کرتے رہے اور اس عرصے میں حضرت قبلہ نے ایک کتاب تصنیف کرلی، جس میں تین سو ساٹھ (۳۶۰) داؤ ان کے کاٹ، ان کے توڑ اور ان کی شکلیں بنی ہوئی تھیں۔ یہ کتاب اب بھی حضرت قبلہ کے کتب خانے میں غیر مطبوعہ حالت میں موجود ہے۔ حضرت قبلہ نے اپنا کتب خانہ جو کئی ہزار کتابوں پر مشتمل ہے استفادہ عام کیلئے وقف کر دیا...

ہے جو حضرت قبلہ کے مزار شریف کے قریب ہی خصوصی عمارت میں محفوظ ہے

فیضانِ باطنی

حضرت قبلہ کے فیضِ تعلیم و تربیت سے کتنے ہی سرگشتگانِ وادیٔ ظلمات سے نکل کر نور و ہدایت سے متمتع ہو رہے ہیں۔ اگر عقلی تعصبات و تحدیدات سے ماوراء ہو کر دیکھا جائے تو معلوم ہوگا کہ گو حضرت ہم میں آج ایسے نہیں ہیں جیسا کہ ۱۳۸۲ھ سے پہلے تھے لیکن آپ کا فیضانِ تعلیم و تربیت اب بھی اتنا ہی جاری ہے۔ آپ اب بھی طالبانِ راہِ حق کے لئے جنابِ الٰہی کی طرف راہنما ہیں۔

نہ آئے گی کوئی آفت تیرے میخانے پر حسرتؔ دعائے مخلصاں ہے پایۂ تعمیرِ مے خانہ

آپ نے نہ صرف لوگوں کو علمِ ظاہری میں تربیت دی بلکہ طالبین کے قلب و دماغ میں راہِ طریقت اور علمِ لَدُنِّی کی ایسی مشعلیں روشن کیں جو سراجاً منیراً کے نور سے تاباں ہیں ۔ بالفاظ دیگر نہ صرف صفحۂ قرطاس پر آپ نے تقریباً پچاس مختلف ضخامت کی کتابیں تحریر فرمائی ہیں۔ بلکہ الواحِ قلب و دماغ پر بھی ان گنت کتابیں مرتسم کی ہیں اور پھر آپ کی کرامت یہ ہے کہ ان باطنی کتابوں کی ضخامت اور تعداد میں روز افزوں اضافہ ہے۔ فالحمد للہ۔

مولوی قاضی عبد الصمد صاحب فاروقی جو خود بھی ایک بلند پایہ عالم اور ممتاز صوفی تھے اپنے احباب کی محفلوں میں فرمایا کرتے تھے کہ حضرت خواجہ گیسو دراز کے بعد دکن میں حضرت مدظلہ عبد القدیر صدیقی کے برابر کوئی ظاہر و باطن کا اس قدر جامع کمالات بزرگ نہیں گذرا۔

سراپا

ہم نے حضرت قبلہ کی علمی خدمات پر ایک نظر ڈال کر حسبِ استعداد ایک طرح کی پیاس بجھائی۔ آئیے اب اس سراپا نور کے دیدار سے آنکھوں کی پیاس بجھائیں ۔ حضرت قبلہ کا یہ سرا پائے مبارک حضرت ہی کے...

ایک قریبی دوست اور اردو کے مشہور مصنف اور ادیب حضرت الیاس برنی نے آج سے انچاس (۴۹) برس قبل یعنی ۱۹۲۷ء میں اپنے سفر نامہ حج ”صراط الحمید“ کے صفحہ ۳۰۵۶ پر تحریر کیا ہے:

بدلم جمال ریزی جلالِ خسروانہ بکمالِ لطف بخشی مرا ذوقِ بندگانہ (شمسؔ)

وہ لکھتے ہیں :- رنگ گندمی - نقشہ بھاری - کشادہ پیشانی - آنکھیں بڑی - خوب نورانی - میانہ قد جسم ڈیوڑھا ، درویشی ، سڈول ، سینہ چوڑا۔ کلائی گول - پنجہ لڑاؤ تو پنجہ فولاد، کشتی لڑو تو بڑے استاد۔ فنِ بنوٹ میں بڑے ماہر ۔ لٹھ ۔ چھری ، تلوار سب ہتھیاروں میں ہشیار ۔ بخوشی سکھانے کو تیار ۔ پانی کے تیراک - گھوڑے کے سوار بندوق کے نشانے باز غرض کہ پکے مجاہد ۔ محبت و شفقت دیکھ کر بوڑھے جوان سب دوست بن جائیں۔ حسبِ حیثیت فیض پائیں عمر دیکھو تو بڑھاپا ، صحت دیکھو تو جوانی، طبیعت دیکھو تو بچپن ، دل دیکھو تو سب کچھ اور پھر کچھ نہیں ، ہر رنگ میں پانی بے رنگ ، تاہم بڑھاپا زور چلاتا ہے تو یورک ایسڈ بڑھ جاتا ہے ۔ کمر میں ، گھٹنوں میں درد ہو جاتا ہے ، پھر رفع ہو جاتا ہے ۔

ہم ایک بار پھر حضرت برنی کے مشکور ہیں کہ انہوں نے حضرت قبلہ کا سراپائے مبارک تحریر فرما کر موقع دیا کہ ہم بھی اس آئینۂ نورِ محمدی کو دل میں بسا کر اس سے متمتع ہوں۔

آخر میں ، میں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے اپنے فضل و کرم سے مجھے حضرت قبلہ کے وابستگان میں شامل کروا دیا۔

گلچیں نے گل کی شاخ پہ باندھا مرا قفس قسمت کی یاوری کے لطیفے ہزار ہیں
(موسیٰؔ)
۶۱
مرشدِ کامل
از جناب ابو ہادی علی رضا صدیقی قدیری

جیسا کہ برادرم محمد اسلم قادری نے اپنے مقالے میں لکھا ہے کہ حضرت قبلہ اپنے سگے ماموں سیدنا محمد صدیق الحسینی القادری محبوب اللہ عرف حضرت خواجہ میاں کے دستِ حق پرست پر بیعت ہوئے ، آپ ہی سے تربیت حاصل کی اور اسی دربار سے خرقہ خلافت بھی عطا ہوا ۔ حضرت خواجہ میاں سے آپ کو طریقہ عالیہ قادریہ ، طریقہ چشتیہ نظامیہ اور متعدد سلسلوں کی اجازت ملی۔ بعد میں اپنے والد حضرت شاہ عبد القادر صدیقی قادری سے قادریہ ، نقشبندیہ اور مجددیہ سلسلوں کی اجازت ملی۔ اسی طرح حضرت شاہ احسان الحق فاروقی سے ، نظامیہ کمالیہ اور دیگر سلسلوں کی اجازت ملی۔ سفر حج میں آپ نے سب سے پہلے بغداد شریف میں حاضری دی وہاں سے شام و فلسطین ہوتے ہوئے حجاز مقدس پہنچے۔ بغداد شریف کی حاضری کے موقع پر اس وقت کے نقیب الاشراف سجادہ نشین بارگاہ غوثیہ حضرت السید محمود حسام الدین نے سلسلہ نسبیہ قادریہ کی اجازت مرحمت فرمائی۔ اس طرح آپ کو متعدد سلسلوں کا فیض حاصل ہو گیا۔ ان تمام سلسلوں کو آپ نے اپنی تصنیف منیف موسومہ " مجمع السلاسل “ میں بیان فرمایا ہے ۔ جن صاحب کو تفصیل معلوم کرنی ہو، مذکورہ کتاب سے معلوم کر سکتے ہیں۔ جو اہل سلسلہ ہیں، ان کے پاس تو شجرے موجود ہی ہیں تاہم ان سلسلوں کی ایک فہرست جن کی آپ کو اجازت تھی ، مرتب کر کے ذیل میں درج کردی ہے ۔

سلسلہ ہائے قادریہ : سلسلہ علیہ قادریہ بصریہ ، قادریہ ایمانیہ ، قادریہ

۶۲
صدیقیہ ، قادریہ جدیہ ، قادریہ یمینیہ ، قادریہ غوثیہ ، قادریہ نقیبیہ ، قادریہ مجددیہ ، قادریہ قدوسیہ ، قادریہ کلیمیہ ۔
طریقہ ہائے چشتیہ : نظامیہ - نظامیہ صدریہ ، چشتیہ صابریہ ، چشتیہ گیسو درازیہ ، نظامیہ کمالیہ -
طریقہ ہائے سہروردیہ : طریقہ السہروردیہ ، سہروردیہ بخاریہ -
اس کے علاوہ طریقہ الکبرویہ الفردوسیہ و دیگر کبرویہ ، طریقہ الرفاعیہ ، طریقہ الغزالیہ ، طریقہ الشاذلیہ ، الجنیدیہ الشاذلیہ ، الطریقہ الاکبریہ ، الطریقہ البدویہ ، الطریقہ الاولیسیہ الہرمیہ ، الطریقہ الشطاریہ ، الطریقہ الشاہ مداریہ ، الطریقہ القلندریہ - الطریقہ النقشبندیہ -

سلسلہ ہائے طریق کے مطالعے سے یہ بخوبی واضح ہو جاتا ہے کہ سبھی سلسلوں کی ابتداء جناب سرور کائنات سے ہوتی ہے اور سبھی سلسلوں کی اصل آپ کی ذات جامع الکمالات ہے اور سب کی تعلیمات آپ ہی کی تعلیمات پر مبنی ہیں البتہ ہر سلسلے میں فہرست شیوخ مختلف ہے کہ یہ ایک طبعی اور ناگزیر امر ہے لیکن ساتھ ہی اس سے بھی انکار ممکن نہیں کہ ہر سلسلے کا رنگ جدا اور انداز تربیت مختلف ہے۔ تو اب یہ سوال پیدا ہوتا ہے کہ ایسا کیوں ہے ؟

اس کا جواب میں حضرت قبلہ کے مقالے ”محبانِ خدا“ سے ماخوذ کر کے مختصر طور پر پیش کرنے کی سعادت حاصل کرتا ہوں ۔ یہ بات معروف ہے کہ پیغمبروں کو جب کسی قوم کی طرف نبی بنا کر بھیجا گیا تو ان کو ایک ایسا معجزہ عطا کیا گیا جو اس فن سے ملتا جلتا تھا جس میں اس قوم کو اس زمانے میں مہارت حاصل تھی۔ چنانچہ حضرت موسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں ساحروں اور کاہنوں کا زور تھا تو ان کو عصائے موسیٰ اور ید بیضا عطا کیا گیا۔ حضرت عیسیٰ علیہ السلام کے زمانے میں اطباء کا زور تھا تو حضرت عیسیٰ علیہ السّلام کو ایسے ہی معجزے عطا ہوئے جو اس فن

۶۳
سے ملتے جلتے تھے ، مثلاً جذامی اور کوڑھی کو اچھا کرنا ، مردوں کو جلانا ، مٹی کی چڑیا بنانا اور دم عیسوی پھونک کر زندہ کر کے اڑا دینا۔ اسی طرح حضور کے مخاطبین اول فصاحت و بلاغت میں ماہر تھے تو آپ کو بطور معجزہ تحدی قرآن عطا کیا گیا جو فصاحت و بلاغت میں بے مثال ہے۔ اولیاء تحت قدم انبیاء ہوتے ہیں۔ اسی لئے جب کسی گروہ میں اللہ نے ایسا ولی پیدا کیا جو اس میں نیابت رسول کر سکے تو اسے ان صفات سے مزین کیا جو اسے اپنے مشن کی تکمیل میں مدد دے سکیں اور یوں ان اولیاء عظام کو تبلیغ، تعلیم و تربیت میں سہولت بخشی گئی ۔ اسی طرح فیض پانے والوں کیلئے بھی سب کچھ آسان و سہل کر دیا گیا یعنی یہ اللہ کا خاص فضل و کرم اور رحمت ہے کہ ایسا ہوا ۔ اور اس قول رسول کی عملی وضاحت ہوئی کہ :

حدیث نبوی ﷺ
اخْتِلَانُ امَّتِي مِنَ الرَّحْمَةِ میری امت کا اختلاف رحمت ہے

یہ فرقہ بندی یا با ہمی مخالفت نہیں بلکہ اختلاف ذوق بلحاظ ضرورت ہے گویا ایک ہی چمن محمدی ہے جس میں پھول رنگ برنگ ، متنوع اور بو قلموں ہیں یہ چمن یہ پھول اور پتے سبھی پر بہار اور سدا بہار ہیں ۔

چَمَنے کہ تَا قِیَامَتْ گُلِ اُو بَہَار بَادَہ

اب میں طریقت کے مختلف گھرانوں کے انداز و رنگ و بو کے متعلق کچھ عرض کرنے کی سعادت حاصل کروں گا ۔
چشتیہ : ہندوستان کے حالات پر غور کریں تو پتہ چلتا ہے کہ اہل ہند عشق و محبت کے دھنی ہیں ۔ محبت کی باتیں انہیں فریفتہ کر دیتی ہیں۔ چنانچہ عورت کا ستی ہو جانا یا بیوہ کا تمام عمر گھل گھل کر جان دے دینا ۔ اہل ہند کی ثقافت پر محبت کی جو گہری چھاپ ہے اسی کی علامت ہے ۔ اس قوم کی اصلاح کے لئے خدائے تعالیٰ نے اپنے ایک محبوب کو جس میں محبت متشکل ہوگئی تھی یعنی خواجہ اعظم حضرت

۶۴
معین الدین سنجری رحمتہ اللہ علیہ کو روانہ کیا اور آپ نے اپنے اسی رنگ، الحب فی اللہ اور الحب للہ سے ہندوستان فتح کر لیا۔ اہل ہند کو محمود غزنوی اور شہاب الدین غوری نے بزور شمشیر غلام بنایا تھا اور ان کے دلوں میں نفرت کے بیج بوئے تھے، لیکن خواجہ اعظم نے انہیں اپنے زور محبت سے بندہ بے دام بنالیا کہ موجودہ ہندوستان میں کروڑہا مسلمانوں کا ہونا محمود و شہاب الدین کا اثر نہیں بلکہ خواجہ اعظم اور ان کے خلفاء کی کرامت ہے ۔ کوئی عرس مبارک جا کر دیکھے ، ہندو مسلمان ، پارسی ، عیسائی ، عورت، مرد ، بچے بوڑھے۔ اقطاع ہند سے امڈے چلے آتے ہیں۔ درگاہ شریف میں عورت مرد بازو سے بازو لگائے گھس رہے ہیں۔ مگر کیا مقدور کہ کوئی خطرہ فاسد دل میں آجائے ہر ایک کی غایت مسرت آستانہ محبت پر جاں نثاری ہے ۔ شوریدہ ہائے محبت کا قبر مبارک سے لپٹنا انہیں وہ لطف دیتا ہے کہ اس کے مقابلے میں ماں کی گود میں سر رکھ دینا ، دریا کے سامنے قطرے کی اہمیت نہیں رکھتا۔ مسلمان کا مقصد بھی اسی دربار سے نکلتا ہے اور کافر کی مراد بھی اسی دروازے سے پوری ہوتی ہے۔ ؎

صرف نیاز دونوں کافر ہو یا مسلمان مذہب ہے ایک سب کا سجدہ تری گلی میں

نقشبندیہ : ترکستان اور افغانستان میں تورج اور افراسیاب کی نسل آباد ہے ۔ چنگیز اور ہلاکو کی یادگار مقیم ہے ، خونخواری اور خوں ریزی جن کا معمول ہے ۔ سروں کا مینار لگانا جن کا دل پسند تماشا ہے ۔ ان کی اصلاح کے لئے اسی سرزمین میں اللہ تعالیٰ نے خاندان نبوت سے ایک پاک روح کو پیدا کیا ۔ یعنی خواجہ بزرگ حضرت محمد بہاؤ الدین نقشبندؒ ۔ آپ ان شورہ پشتوں کی پشت پر تقویٰ کی زین کستے ہیں۔ منہ میں خاردار خشیت اللہ کی لگام دیتے ہیں۔ ہمت کے چابک سوار کو ان پر متمکن کرتے ہیں۔ دوام حضور کے میدان میں ریاضت کے ایسے کارے

۶۵
دیتے ہیں کہ وہ نہایت قدم مار اور سبک رفتار ہو جاتے ہیں ۔ دست با برکات سے شریعت کے پیالے میں طریقت کا آب حیات لبالب بھر دیتے ہیں۔ کوہ و وادی میں، نالے ندی میں سرپٹ دوڑاتے ہیں لیکن ایک قطرہ تک زمین پر گرنے نہیں دیتے۔

اکبریہ : اندلس میں فلسفہ و طبیعیات و دیگر فنون حکمت کا زور ہے ۔ ابن الرشد ارسطو کی کرسی پر جاگزیں ہے ۔ یورپ ، ایشیا اور افریقہ کے لوگ اس کے خوشہ چیں ہیں۔ وہیں اور اسی وقت خدائے علیم و حکیم حضرت شیخ محی الدین ابن العربیؒ کو پیدا کرتا ہے جو فلسفہ الہیہ اور حکمت روحانیہ کا دریا بہا دیتے ہیں۔ اب جبکہ ابن الرشد کا فلسفہ تقویم پارینہ ہے تو حضرت ابن عربی کا تصوف ہر طرف حکمراں ہے۔ حاتم طائی کی اولاد سے ہیں ۔ سخاوت گھٹی میں ہے۔ ہرکسی چیز کو چھپا کر نہیں رکھتے نہ کسی عطا سے رکتے ہیں ۔ ایک مرتبہ حاتم کے دشمن نے ان سے کہا ”حاتم ! لوگ کہتے ہیں تو بڑا سخی ہے۔ اگر یہ صحیح ہے تو اپنی تلوار مجھے دے دے۔“ حاتم دے دیتا ہے۔ دشمن شریف ہے۔ ہاتھ کو بوسہ دیتا ہے ۔ معرکہ رزم ، بزم انس سے مبدل ہو جاتا ہے۔ بعینہ یہی حال شیخ کا ہے جن کی تصنیفات گویا اسلحہ خانے ہیں جہاں سے دوستوں کو تلواریں ملتی ہیں جن سے وہ اپنا دفاع کر سکتے ہیں تو دشمنوں کو خنجر ملتے ہیں جن سے اگر وہ چاہیں تو خودکشی کر لیں ۔ بعض انہیں قطب معرفت سمجھتے ہیں اور بعض اس کے علی العکس مگر شیخ کو نہ ان کی پرواہ ہے نہ ان کی۔ وَإِنَّهُ لَذُو عِلْمٍ لِّمَا عَلَّمْنَاهُ وَلَكِنَّ أَكْثَرَ النَّاسِ لَا يَعْلَمُونَ (۱۲ - ۶۸)

حضرت ابن عربی شیخ شہاب الدین سہروردی کے ہمعصر تھے ۔ شیخ شہاب الدین سہروردی کے ایک صحبت یافتہ طویل غیر حاضری کے بعد جب حاضر خدمت ہوئے تو شیخ کے دریافت کرنے پر عرض کیا کہ آجکل شیخ ابن العربی کے

۶۶
کے پاس حاضری کا موقع مل رہا ہے ، فرمایا تمہارا ان کے پاس جانا مناسب نہیں کہ تمہارے برباد ہو جانے کا اندیشہ ہے ۔ تھوڑی ہی دیر بعد ایک اور سخت پریشان حال آئے اور دعا کیلئے عرض کیا۔ آپ نے فرمایا تم ابن عربی کے پاس جاؤ ۔ امید ہے کہ اللہ تعالیٰ ان کی دعا کو رد نہیں فرمائے گا۔ پہلے صاحب جو ابھی تک بیٹھے ہوئے تھے حضرت سے استفسار کیا کہ آپ نے مجھے تو سختی سے منع فرمایا لیکن ان کو تو آپ نے انہی کی طرف رجوع کیا ۔ آپ نے فرمایا : وجہ یہ ہے کہ تم شیخ کی گفتگو سمجھنے کا حوصلہ نہیں رکھتے ۔ دوسرے صاحب صرف دعا کرانے جائیں گے ۔

شاذلیہ : کاہنان مصر و ساحران الجیریا ستارہ پرستی و ارواح نجوم سے کچھ دنیاوی کام نکالنے میں شہرت عام رکھتے ہیں لیکن اس کے لئے انہیں کیا کیا پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں ۔ طرح طرح کی پابندیاں اپنے اوپر عائد کرنی پڑتی ہیں لباس میں، بخور میں، پھول میں ، غذا میں، رنگ میں، اقلیم میں، مکان میں ، غرض وہ سرتا پا گرفتار مصیبت ہو جاتے ہیں اور اس مصیبت میں مبتلا ہو کر وہ جو حاصل کرتے ہیں اس کی قدر و قیمت نہ ہونے کے برابر ہے ۔ اسی سرزمین میں خاندان حسنیہ سے قادر مطلق ایک عظیم الشان شخص کو پیدا کرتا ہے یعنی سیدی ابو الحسن علی بن عبد اللہ الشاذلی جو خدا کے سوا کسی کے آگے سر نیاز نہیں جھکاتے۔ عاجزی کرتے ہیں تو خدا کے آگے ۔ مانگتے ہیں تو صرف اسی سے۔ ستارے ان کے مسخر ہیں، جن و انس فرمانبردار، سب ان کے مطیع و منقاد اور وہ رب العلمین کے فرمانبردار ۔

دیتا ہی چلا جاؤں ہر شخص کو جو مانگے تو اپنے خزانے سے یا رب مجھے اتارے (حسرت)

الرفاعیہ : خلافت عباسیہ کا دور ہے ۔ سرزمین عراق میں دولت کی ریل پیل ہے۔ غفلت کوشی اور عیش پرستی عام ہے ۔ مجاز پرستی میں حقیقت کا نسیان ہے۔ صداقت پر جھوٹ کی گرد و غبار ہے ۔ اسباب پر سب

۶۷
کی نظر ہے ۔ مسبب کی طرف کسی کا التفات نہیں ۔ ان حالات میں قریہ ام عبیدہ میں ایک جگر گوشہ رسول پیدا ہوتے ہیں ۔ یعنی سیدی احمد الکبیر الرفاعی جو باطل کو باطل اور حق کو حق ثابت کرتے ہیں۔ آتش شوق سے جل کر خاکستر ہو جاتے ، پھر پانی بن جاتے ہیں۔ پھر بحیثیت ہستی کی طرف رخ کرتے ہیں آپ روضہ اطہر پر حاضر ہوتے ہیں تو دادا کا دست پاک عالم شہادت میں نکلتا ہے اور آپ بوسہ دیتے ہیں ۔ اس طریقہ عالیہ میں یہ بات عملاً سالک پر کھل جاتی ہے کہ الا كُلِّ شَى ما خلا الله باطل یعنی تو ہی ظاہر، تو ہی باطن ، تو ہی تو ہے ۔ میں کہاں ہوں ، میں نہیں ہوں ۔ آپ کے نام لیوا آگ پر چلتے ہیں۔ تلوار سے گردن کاٹتے ہیں ، چھری پیٹ میں گھونپتے ہیں۔ سر میں سوئے مارتے ہیں ۔ آنکھ نکال لیتے ہیں۔ سانپ سے ڈسواتے ہیں۔ زہر پی لیتے ہیں اور یوں مشاہدہ کرا دیتے ہیں کہ علیت اللہ تعالیٰ میں منحصر ہے ۔ حقیقت صرف وجہ ذوالجلال ہے، باقی سب کچھ خیال ہے ۔

قادریہ : بغداد شریف ، پایہ تخت خلافت عباسیہ ہے ، علماء، فضلاء، امراء کا مرکز ہے ، تمام سلاطین اسلام کا مرجع ہے۔ مشاہیر عالم جمع ہیں تو ان سب میں وہی شخصیت ممتاز ہو سکتی تھی جس کو اللہ نے عالم میں برگزیدہ کر لیا ہو۔ چنانچہ خدائے ذوالجلال کی مشیت سے السید ابو محمد محی الدین عبد القادر جیلانی تولد ہوتے ہیں اور کوئی طرہ فضیلت ایسا باقی نہیں رہتا جو آپ کے زیب دستار نہ ہو، حافظ تھے ، قاری تھے ، عالم تھے ، ولی تھے، سید تھے اور تجارت کے جہاز بھی چلتے تھے ۔ جد امجد رسول مقبول کے کمال عبدیت کی مکمل تصویر ۔ وہی متانت آمیز دلربائی اور وہی خوش ادائی۔ وہی اعتدال آمیز خلق - جلال کی تجلیاں بھی گرجتی ہیں۔ جمال کا مینہ بھی برستا ہے ، رحم ہے تو اپنے محل پر غضب ہے تو اپنے موقع پر جہاں سے دادا کا قدم اٹھتا ہے وہیں پوتے کا قدم پڑتا ہے ۔

۶۸
یہی وجہ ہے کہ جہاں جد امجد کا نام ہے ۔ وہیں اس فرزند ارجمند کا بھی نام ہے تعلیمات سے چند امور اجمالاً بیان کئے جاتے ہیں ۔
آپ فتوح الغیب میں فرماتے ہیں ۔ اہل مجاہدہ و محاسبہ اور اولو العزم افراد کے دس خصائل ہیں کہ جن کو انہوں نے آزمایا ہے ۔ کہ جب باذن اللہ ان عادات کو قائم کرلیا اور ان کو مضبوط و مستحکم کر لیا تو بلند درجے پر پہنچ گئے :۔
۱۔ کبھی خدا کی قسم نہ کھائے، نہ سچ پر نہ جھوٹ پر نہ جان کر، نہ انجان ۔
۲۔ جھوٹ سے اجتناب کرے ۔ نہ دل لگی میں بولے ، نہ قصداً -
۳۔ وعدہ کر کے وعدہ خلافی سے ڈرے ۔
۴۔ کسی کو ایذا نہ دے حتی کہ چیونٹی یا اس سے بھی زیادہ حقیر شے کو
۵۔ کسی کو بد دعا نہ دے اگر چہ وہ ظلم کرے ۔
۶۔ کسی اہل قبلہ کو قطعی طور پر مشرک یا کافر یا منافق نہ کہے۔
۷۔ گناہوں کی طرف التفات سے بچے ۔ اپنے ہاتھ پیر کو ان سے روکے
۸۔ کسی شخص پر بھی کم یا زیادہ بوجھ بننے سے احتراز کرے .
۹۔ آدمیوں سے امید کو توڑ دے ۔
۱۰۔ خوشحالی اور بد حالی دونوں حالتوں میں تواضع اور عاجزی اختیار کرے ۔

اگر عمر میں چھوٹے کو دیکھو تو کہو کہ اس نے کوئی گناہ کیا ہی نہیں اور میں نے تو گناہ کئے ہیں ۔ اگر عمر میں بڑے کو دیکھو تو سمجھو کہ اس نے مجھ سے پہلے عبادت شروع کر رکھی ہے۔ عالم کو دیکھو تو سمجھو کہ وہ عالم ہے ، میں جاہل ہوں ، وہ با عمل ہے اور میں بے عمل ہوں ۔ گناہ گار کو دیکھو تو خیال کرو کہ اس نے نا دانستہ گناہ کیا ہوگا اور میں نے تو دانستہ بھی گناہ کئے ہیں ۔ اگر کافر کو دیکھو تو کہو کہ کیا معلوم شاید وہ اسلام لائے اور نیک عمل پر اس کا خاتمہ ہو۔ "

۶۹
آپ فرماتے : بندہ جب کسی بلا میں مبتلا ہوتا ہے تو پہلے خود خلاصی کی کوشش کرتا ہے، پھر خلق سے مدد چاہتا ہے ۔ پھر رب کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ پھر جب یہاں سے بھی نصرت نہ ملے تو مسلسل دعا و عاجزی اختیار کرتا ہے حتی کہ تمام ظاہری و باطنی اسباب سے صرف نظر کر لیتا ہے ۔ تب کہیں جا کے اس میں تقدیر الہی نافذ ہوتی ہے ، فنائے افعال وصفات نصیب ہوتے ہیں۔ وہ تقدیر الہی کے ہاتھ میں ایسا ہو جاتا ہے جیسے شیر خوار بچہ دایہ کے ہاتھ میں یا مردہ غسال کے ہاتھ میں یا گیند شہسوار کے چوگان کے سامنے ۔ "

آپ یہ بھی تعلیم دیتے : " جس کا حکم شرع میں آگیا ہے اس کی اتباع کرو جس میں حکم شرع نہ ہو اس میں امر باطن کو اختیار کرو جس میں امر باطن بھی نہ ہو وہ مجرد فعل حق ہے ۔ یہ فنائے افعال اور تسلیم و رضا کی حالت ہے۔ لازمی ہے تیرا ارادہ کسی شے سے قطعاً متعلق نہ ہو، نہ دنیا کے کام میں نہ عقبی کے ۔ ایمان دار کو جب اللہ اپنا مقرب بنا لیتا ہے اور عالم میں برگزیدہ کر دیتا ہے تو ایسے بندے کی دل کی آنکھوں کے سامنے رحمت و انعام کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ جب بندے کو اس پر اطمینان ہو جاتا ہے تو پھر بلاؤں کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں۔ ظاہر کا حال ناگوار خاطر اور باطن کا حال وجہ حزن و ملال بن جاتا ہے ۔ خلق کی طرف رجوع کرتا ہے تو راستہ نہیں ملتا ۔ خدا سے سوال کرتا ہے تو اجابت کو نہیں پاتا ۔ اگر کوئی جائز بات سمجھ میں آئے اور اس پر عمل کرے تب بھی فوراً سزا مل جاتی ہے۔ مخلوق کے ہاتھ اس کے جسم پر ، زبانیں اس کی آبرو پر کھل جاتی ہیں ۔ اگر چاہے کہ بلا ہی پر راضی ہو جائے اور اس سے لذت اٹھائے تو وہ بھی نہیں کر پاتا۔ اب اس کا نفس گداختہ ہونا شروع ہو جاتا ہے ۔ خواہشیں زائل ہوتی ہیں اور آرزوئیں دفع ہو جاتی ہیں دو جہاں مٹنا شروع ہوتے ہیں اور یوں لوازمات انسانیہ اور صفات بشریہ سے فنا ہو جاتا ہے اور روح ہی روح باقی رہ جاتا ہے تو پھر اس پر رحمت و نعمت و

۷۰
نوازش کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں ۔ ظاہری وباطنی نعمتوں کو اس پر کامل کر دیا جاتا ہے ۔
" تقویٰ کو لازم سمجھو۔ اس کے سوا کسی سے نہ ڈرو ، نہ امید رکھو۔ اسی پر اعتماد اور بھروسہ رکھو ۔ توحید کو اختیار کرو۔ ایک توحید سب کو جامع ہے ۔ "

آپ کی تعلیمات میں ایک اہم مسئلہ قرب فرائض کا ہے جو شخص اپنی خوشی سے ریاضتیں کرتا ہے، نیک کام کرتا ہے ، اللہ تعالٰی بھی اس کے مقاصد کو پورا کرتا ہے ، جو مانگو عطا کرتا ہے ۔ ایسے شخص کو صاحب قرب نوافل کہتے ہیں جو شخص تحت حکم ہوتا ہے ، نہ اس کا کوئی مقصد ہوتا ہے۔ نہ کوئی مراد ، سوائے ایک مقصد کے کہ خدا کے مقصد کو پورا کرے ، ایسا شخص خلیفہ اللہ ہوتا ہے ۔ اس سے سب کو امداد ملتی ہے۔ نام اس کا ہے ، کام خدا کا، ایسے شخص کو صاحب قرب فرائض کہتے ہیں۔

غرض کہ طریقہ قادریہ کا اصل اصول عدمیت اصلی پر رہنا ہے ارادہ جینا ، ذاتی مقصد کے بغیر خدا کے مقصد کے مطابق زندگی گزارنا ۔ نہ کسی چیز سے اعراض ، نہ کسی چیز پر اصرار ، اقتضائے وقت کو سمجھنا، اس کے مطابق ہو جانا، تحت حکم الہی چلنا، اپنے یا کسی اور کے ارادے کو دخل نہ دینا، ہر چیز میں اخلاص رکھنا اور عبدیت کو اپنا سرمایہ ناز سمجھنا ہے ۔

سلسلہ علیہ قدیریہ : سطور بالا میں ہم نے بزرگان سلف کے حالات اجمالاً لکھے۔ ساتھ ہی ان جلیل القدر ہستیوں سے وابستہ اور ان کی تعلیمات کے زیر اثر جو سلسلے ہیں ان کے رنگ وبو اور انداز تربیت پر حسب مقدور روشنی ڈالی ۔ جیسا کہ گزر چکا ہے۔ حضرت قبلہ قادریہ سلسلے میں بیعت ہوئے، اسی کی تربیت پائی اور ساتھ ہی چشتیہ اور دوسرے سلسلوں کا فیض بھی خود اپنے مرشد کامل واکمل سے پایا ۔ آپ اپنے مرشد

۷۱
کے سچے مرید تھے۔ کمال عقیدت رکھتے تھے ۔ اخذ و اکتساب اور مکمل اتباع نے آپ کو محبوب اللہ کا محبوب بنا دیا تھا۔ اس محبوبیت محبوب کا نتیجہ تھا کہ دوسرے شیوخ نے بھی باطنی اشارہ پاکر بلا طلب اپنے اپنے سلسلوں کی اجازت عطا فرمائی اور ان کا فیض پہنچایا ۔ اور یوں جب آپ مسند رشد و ہدایت پر متمکن ہوئے تو ایسے شیخ اجل اور مرشد کامل تھے کہ کثرت سلاسل سے فیضیاب اور ہزاروں ہزار بندگان خدا کو فیض رسانی کے اہل - رنگ اصلی تو قادری ہی تھا۔ چنانچہ اکثر اسی سلسلے میں بیعت لیتے لیکن دوسرے سلسلوں سے فیض نے آپ کا اپنا ایک رنگ بھی پیدا کر دیا تھا ۔ اور یوں جب آپ کے متوسلین نے سوچا کہ تمام سلسلوں کا علیحدہ علیحدہ ذکر کرنے کے بجائے اپنے آپ کو بالاختصار قدیری کہا جائے تو یہ کچھ بیجا بات نہیں ہوئی ۔

یہ بات متفق علیہ ہے کہ اہل اللہ کی صحبت میں بیٹھنے، ان کے دیدار کا شرف حاصل کرنے سے غفلت عن الحق دور ہوتی ہے اور یاد الہی دل میں جاگزیں ہوتی ہے۔ ہزاروں گواہی دیں گے کہ آپ کی صحبت نے ان کی غفلت کو دور کیا اور ان کے قلب و روح کو نور ذکر الہی سے روشن کر دیا ۔ چونکہ آپ کا مسلک قرب فرائض کا تھا۔ لہذا آپ اپنے مریدین پر ارادی توجہ نہیں فرمایا کرتے لیکن آپ کی ذات با برکت سے بامر الہی ایسے تقرب کا اشعاع ہوتا تھا کہ بیٹھنے والوں کے ادھر اُدھر کے خیالات مضمحل ہو کر نابود ہو جاتے اور یوں وہ حالت ذکر میں پہنچ جاتے۔ آپ ہر تھوڑی دیر بعد بے اختیار اللہ اللہ فرماتے اور یوں آپ کی کیفیات روحانی سے متاثر ہو کر جو ایک طرح کی روحانی یاد داشت پیدا ہوتی وہ عالم شہادت میں متشکل ہو جاتی۔

آپ اپنے مریدین کو تلقین فرماتے کہ غفلت سالک کیلئے موت کا حکم رکھتی ہے۔ اس سے بچو۔ دائماً ذکر میں رہا کرو اور اس مقصد کے حصول کیلئے

۷۲
آپس میں یادش بخیر باندھ لو ۔ اگر تم میں کوئی باطنی ذکر میں مصروف ہے تو اسے چاہیئے کہ " الحمد للہ " کہے ۔ اگر دوسرا بھی مصروف ہے تو اس کا جواب " سبحان اللہ " سے دے اگر کوئی اپنے آپ کو ذکر میں مصروف نہ پائے تو وہ " استغفر اللہ " کہہ کر مصروف بہ ذکر ہو جائے ۔ آپ فرماتے کہ جب کوئی سائیکل چلانا سیکھتا ہے تو ابتدا میں توجہ کے ذرا سے انحراف سے گر جانے کا امکان پیدا ہو جاتا ہے لیکن جب توازن پوری طرح قائم ہو جائے تو پھر فکر نہیں رہتی سائیکل بھی چلائی جا رہی ہے، ساتھی سے گفتگو بھی ہو رہی ہے بازار میں پائی جانیوالی چیزوں کا مشاہدہ بھی ہو رہا ہے ۔ کوئی چیز توازن کو خراب نہیں کرتی ۔ اسی طرح ابتدا میں ذکر کا جاری رکھنا دشوار محسوس ہوتا ہے لیکن بعد میں دل بسیار دست بکار نہایت آسان ہو جاتا ہے اور جب اس کا لطف آنے لگے تو اس کے بغیر جینے کا مزہ نہیں رہتا ۔ اس سلسلے میں ابتدائی مشق کے طور پر پاس انفاس کی تعلیم دیتے ۔ سالک میں صلاحیت پاتے تو ذکر قلبی کی بھی تلقین فرماتے ۔ لیکن جیسا کہ پہلے بیان کیا جا چکا ہے جب کوئی آپ کی صحبت میں متواتر بیٹھتا تو ذکر قلبی بفضل خدا خود ہی مستقلاً جاری ہو جاتا ۔ کلمے کے ساتھ معنی پر توجہ دلاتے اور معنی سے مصداق کی طرف راستہ دکھاتے اور یوں دوام ذکر ، دوام حضور میں بدل جاتا ۔ ان في ذلك لذكرى لمن كان له قلب او القى السمع وهو شهيد ( پ ۲۶ - ق: ۳۷) یقیناً اس میں یاد دہانی ہے جس کے سینے میں دل آگاہ ہو ، توجہ سے سنتا ہو ، اور وہ حاضر باش ہو ۔

خود آپ کے استغراق کا یہ عالم تھا کہ بسا اوقات خودی سے گزر جاتے اور آپ کا حال " لی مع اللہ وقت " کے زیر ضو ہو جاتا ہے ۔ بیداری اور حالت محو میں مستی و بیخودی باقی رہتی چنانچہ شئے محدود پر آپ کی نگاہ نہیں جمتی تھی بلکہ صاف پتہ چلتا تھا کہ ذات مطلق اول و آخر ظاہر و باطن کی جستجو نے آپ کو

۷۳ حیرت محمود میں پہنچا دیا ہے ۔
ایک گردش ہے صورت پر کار اور ٹھکانہ نظر نہیں آتا سرگشتہ مثل مجنوں پایا ہی گر ہوشمند کوئی پہنچا تری گلی میں
جستجو میں ان کی ہم خود کھو گئے چاہتے تھے کیا مگر کیا ہو گیا (حسرت)

دیدہ تحقیق کی اس حیرت کا اندازہ کچھ انہی کی آہ و فغاں میں ملاحظہ فرمائیں جسے درج ذیل کرنے کی سعادت حاصل کی جاتی ہے ، یا اللہ، تیری کنہ کے ادراک میں شہباز بلند پرواز، فکر سلیم پر و بال شکستہ ہے اور تیری معرفت کے سنگستان میں تو سن عقل قویم سکندری خوردہ ۔ تجھے کوئی نہیں جانتا تو پھر میں کس کو مانتا ہوں ؟ تو پوشیدہ ہے تو تجھے کس نے چھپایا ۔ ؟ تو عیاں ہے تو پھر کہاں ہے ؟ اگر تو عرش پر ہے تو پر و بال دے کہ تجھ کو دیکھ سکوں ۔ اگر تو میرے دل میں ہے تو برقی رو بنا دے کہ اپنے آپ میں گھسوں اور تجھے پاؤں۔ اگر تو مل نہیں سکتا تو ہم کو یہ فطرتاً طلب کیسی ؟ اگر خدا کا بندے سے ملنے کا قاعدہ نہیں تو میں اپنے سے بیزار ہوں ، مرنے کو تیار ہوں ۔ اگر میں جلوں گا تو میرا دھواں عرش تک پہنچے گا۔ خاک ہو جاؤں گا تو بگولا بن کر اڑوں گا اور تیرے دامن تک پہنچوں گا مجھے صفحہ ہستی سے محور محق کردے ۔ طلس و ملس کردے نہیں نہیں کر دے نہ میں رہوں ، نہ یہ آفت سہوں بس۔ بس میں اسی میں شاد ہوں کہ میں مردہ رہوں اور میرا مقصود زندہ رہے۔ میں نابود رہوں، میرا محبوب موجود رہے ۔

ایک مرتبہ آپ اس چبوترے پر تشریف فرما تھے جو آپ کے گھر کے عقبی احاطے میں خود آپ نے تعمیر کروایا تھا۔ کچھ متعلقین بھی ساتھ بیٹھے ہوئے تھے کہ اچانک ایک ضرورت مند پریشان حال وہاں پہنچے اور خود حضرت سے دریافت کیا کہ عبد القدیر صاحب کہاں ہیں ؟ مجھے ان کی تلاش ہے ۔ آپ مسکرائے اور فرمایا وہ مجھ سے بھی گم ہو گئے ہیں، مجھے بھی ان کی تلاش ہے۔ پچھلے ستر برس سے

۷۴
میں خود انہیں ڈھونڈ رہا ہوں ملتے ہی نہیں ۔ “ یہ جواب سن کر وہ فوراً پہچان گئے دست بوس ہوئے اور اپنا مدعا بیان کیا۔
ساتھ ہی خدائے قدوس کی اس والہا نہ یاد اور اس کے رسول سے محبت کی سر شماری نے آپ کی آنکھیں یوں روشن اور متوالی کردی تھیں کہ انامہ زیتون شجر مبارکہ محمدی ، جس نے بیجد در حساب دیئے اور چراغ روشن کر دیئے ، صاف ظاہر ہوتا تھا۔ اسی طرح حضرت قبلہ کے چہرے د بشرے کی تازگی اور چمک تنویر سر مکنونی کی جھلک دکھائی اور یوں مخلصین کو اس نشان سے بے نشاں کا پتہ چلتا۔ دولت ایمان و اسلام سے یوں سرفرازی ہوتی کہ علم الیقین سے حق الیقین کی طرف راستہ ملتا اس نور سرمدی کی تابانی اس وقت بطور خاص نمایاں ہوتی جب محفل سماع میں بے تابی دوستی کی ملی جلی کیفیت کے ساتھ آپ کھڑے ہو جاتے کہ :-

منم آن نیاز مندی که به تو نیاز دارم عظم چون تو ناز نینے بہ ہزار ناز دارم
تمام حاضرین بھی کھڑے ہو جاتے اور ان کی نظریں آپ کے چہرہ انور پر مرتکز ہو جائیں کہ یہ اکتساب فیض کا ان کیلئے ایک ذریعہ ہونا اور یوں حیرانیوں کا ایک تماشا بپا ہوتا۔ سب کے دل میں یہی ہوتا ہے آئینہ رو کے سامنے ہم بن کے آئینہ
جیرانیوں کا ایک تماشا کریں گے ہم (حسرت)

اسی طرح بیلوں صاحبزادے اور ہزاروں شاگرد ، مرید اور معتقد آپ کے زیر اثر یک گونہ مستی و بیخودی کی کیفیت سے مستفیض رہتے۔ آپ انہیں ہدایت فرماتے با ہمہ دیے ہمہ ہستی میں ہو شیار کہ ذکر بھی جاری رہے اور حقوق العباد بھی پوری طرح ادا ہوتے رہیں ۔ "

۷۵
حضرت قبلہ کی عادت مبارکہ تھی کہ تہجد سے پہلے اور بعد ذکر فرماتے جو کبھی بالجہر ہوتا اور کبھی بلا جہر۔ آپ کے کمرے کے بالکل متصل آپ کے فرزند قبلہ گاہ جناب موسیٰ عبد الرحمن صدیقی مدظلہ اپنے اہل و عیال کے ساتھ رہا کرتے۔ جب آپ بالجہر ذکر فرمانا شروع کرتے تو نہ صرف آپ کے یہ صاحبزادے اور آپ کی بہو ذکر میں اپنے کمرے ہی میں شریک ہو جاتے بلکہ جیسا کہ ہم نے سنا ہے ہم جو ان کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے اور اس وقت تک ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا تھا ، وجدانی کیفیت کے ساتھ ذکر شروع کر دیتے ۔

حضرت داؤد علیہ السلام جب یاد الہی میں مصروف ہوتے اور کے نوازی فرماتے تو سارا ماحول یاد الہی میں محو ہو جاتا ۔ پہاڑوں سے وہی گونج سنائی دیتی پرندے جمع ہو جاتے اور سب کے سب وحدہ لا شریک لہ کی طرف رجوع ہو جاتے ۔ رسول اکرم کے ماحول میں اناج کے دانے ذکر حق کرتے وہ بھی اس طرح کہ صحابہ اسے سن سکتے۔ دست مبارک میں کنکریاں آجائیں تو وہ بھی ذکر کرنے لگتیں اور کا فرسن لیتے تو شرف صحابیت سے سرفراز ہو جاتے ۔ فیضانِ رسالت سے یہی حال و رشتہ الانبیاء کے اثر و نفوذ کا ہو جاتا ہے کہ سارا ما حول یا راہی کی خوشبو سے مہکنے لگتا ہے ۔ الحمد لله

آفاقہا گردیدہ ام مہر بتان در زیدہ ام بسیار خوبان دیده ام لیکن تو چیزی دیگری

رضا و تسلیم : نسبت ابراہیمیہ بلاؤں پر صبر اور تقدیر الہی کے سامنے تسلیم اور خود ذات باری تعالیٰ کی ہرا د اسے راضی ہو جانے اور یوں اس کا مرضی بن جانے سے عبارت ہے یعنی رضی اللہ عَنْهُ وَرَضُوا عَنْهُ کا مصداق بن جانا ہے۔ حضرت قبلہ کی حیات مبارکہ میں جا بجا ایسے مواقع آتے جن میں طالبین کو صبر اور رضا و تسلیم کے عملی

۷۶
درس ملتے۔ ابن عم جناب ابوالفیض انوار الدین صدیقی نے ایسے بہت سے واقعات کو قلمبند کیا ہے نمونے کے طور پر کم از کم ایک واقعہ یہاں پر درج کرنا بہت ہی ضروری معلوم ہوتا ہے۔ انہی کی عبارت میں ملاحظہ فرمائیے ۔
حضرت مدظلہ کی صاحبزادی آمنہ بیگم عین اپنے عالم شباب میں داغ مفارقت دے گئیں ۔ یہ صاحبزادی موجودہ محل مبارک کے بطن سے تھیں بیماری نے شدت اختیار کی اور نوبت حالت احتضار (سکرات) تک پہنچی تو دیکھنے والوں کے کلیجے پانی پانی ہو گئے پھول مرجھا رہا تھا ۔ ماں تو پھر ماں تھی، کیا کچھ نہ گزر رہا ہوگا۔ ایسے میں مولانا سید محمد بادشاہ حسینی (آپ کے ماموں زاد بھائی) عیادت کی غرض سے تشریف فرما ہوئے ۔ حضرت مدظلہ کی خاموشی اور سکوت منشائے الہی کے مطابق تھا۔ حضرت کے چہرے کے انداز ، اتار چڑھاؤ بھلا حضرت مدظلہا سے چھپ بھی سکتے تھے ؟ جب تک سانس ہے ، آس ہے۔ کوئی کسر اٹھا نہ رکھی۔ تقدیر کے سامنے سر جھکا ہوا تھا ہی۔ لیکن تدبیر کو اس کا حق دیا جا رہا تھا ۔ حضرت سے عرض کیا، میاں ، بچی کیلئے دعا فرمائیے ۔ آپ کی بچی ہے، کچھ تو کیجئے ۔“ یہاں یہ حال کہ دعا تک کرنے کے موقف میں نہیں حضرت نے جواب دیا ۔ تمہارے پاس روپیہ ہے، پیسہ ہے ۔ ڈاکٹروں کو بلا بھیجو ، جو ہو سکتا ہے کرو حضرت بادشاہ حسینی سے نہ رہا گیا ۔ عرض کیا۔ " حضرت دعا فرمائیے ۔ " ارشاد فرمایا۔ "دعا کرنے سے میں نے کسی کو روکا تو نہیں ہے۔ اگر آپ سے ہو سکتا ہے تو کیجئے ۔ " پاشا کیا کرتے ، منشا سمجھ گئے اور واپس ہو گئے ، مگر رہا نہ گیا ۔ چند گھنٹوں بعد پھر تشریف لائے ، دیکھا تو حضرت مد ظلہا چائے بنا رہی ہیں۔ حضرت نوش فرمارہے ہیں ۔ حضرت مدظلہا نے پاشا کی بھی چائے سے تواضع فرمائی ۔ سکون تھا ۔ اطمینان تھا ۔ پاشا نے چائے پیتے ہوئے صاحبزادی کی کیفیت دریافت فرمائی ۔ حضرت مدظلہ

۷۷
نے جواب دیا ۔ ”باوا ، جو ہونا تھا وہ تو ہو چکا ۔ جس کی امانت تھی اس کو پہنچ گئی ۔“
یہ متضاد کیفیتیں دیکھ کر پاشا بھی سکتے میں آگئے۔ فرمانے لگے : ”یہ دیکھ کر کہ آپ چائے بنا رہی ہیں ، حضرت نوش فرمارہے ہیں اور آپ تواضع بھی فرمارہی ہیں، خیال ہوا کہ شاید طبیعت سنبھل گئی ہے ۔“ حضرت مد ظلہا نے فرمایا ”پاشا ، وہ حرکت کا وقت تھا اور اب صبر کا وقت ہے“ سبحان اللہ !
سید زادی تھیں وہ بھی حسینیہ تھیں ۔ ولی کامل کی ہمراز اور رفیقہ حیات تھیں ۔ وقت کا جو اقتضاء تھا، پہچان کر پورا فرما رہی تھیں ؎
آنکھ میں آنسو نہ تھا اور لب پہ آہ
آفرین بر اہل بیت مصطفی

ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ حضرت محبوب علی اورنگ آبادی بلده حیدر آباد تشریف لائے اور حضرت قبلہ کے خلیفہ برادر محترم کرنل سید حبیب علی قادری کے گھر مقیم ہوئے۔ یہ بزرگ مجذوب سالک تھے حضرت قبلہ سے پہلے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی حضرت کو علم ہوا تو ملاقات کیلئے تشریف لے گئے ، حضرت محبوب علی حالت استغراق میں بیٹھے تھے۔ حضرت قبلہ جیسے ہی وہاں گئے انہوں نے آنکھیں کھول دیں اور حضرت کی طرف مخاطب ہوئے اور دکنی لہجے میں دریافت کیا۔ آپ کون ہیں ؟ ”حضرت قبلہ نے فرمایا : میں قادری ہوں“ انہوں نے پوچھا کیا تم نے قادر کا ہاتھ مضبوط پکڑ لیا ہے ؟ ”حضرت نے فرمایا :“ میری کیا مجال جو اس کا ہاتھ پکڑ سکوں ۔ اسی نے اپنے فضل سے مجھے مضبوطی سے تھام رکھا ہے پھر پوچھا ”تم کیا کام کرتے ہو ۔ ؟“ حضرت نے فرمایا ”میں اللہ میاں کی واہ واہ کرتا ہوں ۔ یہ سن کر کہنے لگے ، دیکھو، بڑی بڑی باتیں کر رہے ہو“ تو حضرت نے فرمایا ، ”تین محبوب بیویاں گئیں، کتنے ہی پیارے بچے اللہ

۷۸
نے لے لئے، ابھی تک تو اس کی ہر ادا کی واہ واہ ہی کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ تعالی آئندہ بھی کرتا رہوں گا۔ “ انہوں نے کہا۔ اس نے جو شیطان بنایا ہے آپ اس کی بھی واہ واہ کرتے ہیں آپ نے فرمایا ہاں میں اس کے کام کی بھی واہ واہ کرتا ہوں ۔ اگر گھر میں بیت الخلاء نہ ہو تو سارا گھر گندا ہو جائے ۔ شیطان نے لعنت کا طوق اٹھا رکھا ہے لہذا دوسرے بچے گئے۔ اس عرصے میں جناب کرنل حبیب علی نے کہا ۔ یہ میرے پیر و مرشد اور جامعہ عثمانیہ کے سابق پروفیسر ہیں کہنے لگے ۔ پروفیسر ! نہیں جی ، یہ فقیر ہے فقیر اور پھر حضرت سے مخاطب ہو کر کہنے لگے ۔ آج سے تمہاری ہماری دوستی ۔ “ الحمد للہ کہ یہ دوستی آخر تک باقی رہی ۔

رد امانت : اللہ تعالی کے تمام عطایا اس کے عطا ہونے کے باوجود اسی کی ملکیت ہیں ۔ بندے کے پاس دراصل امانت ہیں ۔ لہٰذا بندہ نہ تو اُن سے ایسا تعلق خاطر پیدا کر سکتا ہے جیسے کوئی مالک اپنی ملکیت سے رکھتا ہے کیونکہ وہ تو اس کی ہے ہی نہیں۔ نہ اس پر ایسا کوئی تصرف کر سکتا ہے جو امانت دینے والے کی مرضی یا ہدایت کے خلاف ہو امانت عطا کر نیوالے نے امانت واپس لے لی تو ملول ہونے کی بجائے بار امانت سے سبکدوشی پر صرف اطمینان ہی محسوس کر سکتا ہے ۔ سالک کیلئے ضروری ہے کہ وہ غیر حق سے اپنے دل کو لا تعلق کرلے ۔ وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَتَّخِذُ مِنْ دُونِ اللَّهِ اَنْدَادًا يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ (پ ۲ - ع ۱۶) اور ساتھ ہی امانت کے جو اقتضاءات ہیں ان کو پیش نظر رکھے اور جو حقوق عائد ہوتے ہیں پوری خوش دلی اور احساس فرض کے ساتھ انہیں ادا کرتا رہے۔ حضرت قبلہ کی تعلیمات کا یہ ایک اہم نکتہ ہے جسے ہم نے اپنے الفاظ میں بیان کیا ۔ آپ فرماتے ہیں ؎

دل کسی سے نہ لگا دست شناس سب سے رہے عمر بھر قید تعلق سے ہم آزاد رہے

۷۹
اور سالک اپنے غیر سے کیسے کوئی تعلق خاطر رکھ سکتا ہے جب کہ اس پر یہ منکشف ہو چکا ہوتا ہے کہ وہ خود ہی اپنے آپ کا نہیں ، کسی اور کا ہے۔ اردو کے مشہور رباعی گو شاعر حضرت امجد حیدر آبادی حضرت قبلہ کے ہم مکتب اور گہرے دوست تھے۔ ایک مرتبہ آپ بغرض ملاقات ان کے گھر تشریف لے گئے ۔ اتفاقاً وہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ ان کے اہل خانہ نے اندر سے بتایا ۔ امجد صاحب تو باہر گئے ہوئے ہیں۔ وہ آئیں تو انہیں کیا بتاؤں کہ کون آئے تھے ؟ حضرت نے جواب دیا ۔ " ہمارے دوست کو بتا دینا کہ ایک بھولا جولی آیا تھا ، " حضرت امجد کی بیگم نے اس پر یوں احتجاج کیا ۔ " آپ ہمارے عبدالقدیر صاحب کو برا بولنے والے کون ہیں ؟ “ ان کے اس جواب کا حضرت پر بہت اثر ہوا۔ فرمانے لگے :

بیشک ہم اپنے آپ کو بھی برا نہیں کہ سکتے کہ ہم اپنے نہیں کسی اور کے ہیں۔ چونکہ یہ خاتون حضرت امجد حیدر آبادی اور خود حضرت قبلہ کے مشترک استاد کی بیٹی تھیں اس لئے ان کی اس بات کو یوں سراہا ۔ " کیوں نہ ہو، یہ ہمارے استاد کی بیٹی ہیں ۔ “

" میں " جسم ، روح ، حواس ظاہری و باطنی کے مرکب کا نام ہے جسم بھی عطیہ ہے ، روح بھی عطیہ ہے حواس ظاہری و باطنی بھی عطیہ ہیں نہ جسم کو شرائط عطیہ کے خلاف استعمال کیا جاسکتا ہے نہ روح کو سماعت بصارت ، قدرت، اراده ، کلام، ان سب کیلئے ہم رب معطی کے سامنے جواب دہ ہیں ۔ وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (پ ۲۷ - ع ۲) یہاں ليعبدون سے عبادت گزاری بھی مراد ہے ۔ سرتا پا بندگی اور سرافکندگی بھی۔ عبدیت کے ایک معنی پامال ہونے کے بھی ہیں۔ پس بندگی کا لب لباب اس کی مشیت کے آگے سر افگندہ و پامال ہونا ہے ۔

۸۰
یہ مقصد اسی وقت حاصل ہو سکتا ہے جب راہ حق میں بندہ اپنے افعال و صفات و ذات سے گزر جائے ، فنائے افعال، فنائے صفات و فنائے ذات نصیب ہو جائے، ایک مرتبہ حضرت سے دریافت کیا گیا کہ فنائیت کسے کہتے ہیں اور یہ کیسے حاصل کی جا سکتی ہے ؟ جواب دیا کہ پہلے یہ سمجھ لو کہ فنائیت ہے کیا ؟ موت ایک عالم سے دوسرے عالم میں منتقلی کا نام ہے۔ مرنے والا عالم شہادت میں تو باقی نہیں رہتا لیکن اپنے آپ کو عالم برزخ میں موجود پاتا ہے لیکن جب فنائیت نصیب ہوتی ہے تو بجز علم الہی کے اس کا کہیں پتہ نہیں رہتا اور وہاں تک کس کی رسائی ہے ؟ دیکھو، یہ سامنے صراحی رکھی ہے جب تک اسے توڑا نہ جائے اپنے آپ سے نہیں ٹوٹ سکتی ۔ اگر کوئی اسے توڑنا چاہے تو ایک طریقہ یہ ہوگا کہ اسے کسی کے قدموں میں رکھ دیا جائے۔ ٹھو کر لگے گی تو کام بن جائیگا ۔ فنائیت چاہتے ہو تو اپنے شیشہ دل کو کسی مرد یا خدا کے قدموں میں ڈال دو۔ جلد یا بدیر اپنا مقصد پاہی لوگے ۔ طریقہ محبوباں میں نہ " من " (سے) ہے نہ "الی " (تک) یہاں حرکت دوری ہے اور مسلسل ہے یا ایک مرغولہ ہے جو بنتا چلا جاتا ہے ۔

شاید جنون تا زہ اٹھا ہے پھر کسی کو اک گرد کا بگولا اُٹھا تری گلی میں

ملتے جلتے حالات گزرتے ہیں، لیکن ہر آن نئی شان ہے ، نیا رنگ ہے ، نیا ڈھنگ ، مثل بھی ہے اور مختلف بھی ۔ امانتیں ملتی ہی رہیں گی اور امین کا کام ہے پوری دیانت داری سے رکھنا اور مطالبے پر واپس کر دینا ۔ مرد وہ ہے جو راہ خدا میں دائماً پا مال رہے، دائماً متاثر و منفعل رہے جب ان کی عطائیں کمی نہیں تو ہمارا طلب سے رک جانا پست ہمتی ہے، تنگی داماں کا شکوہ بے جا ہے، دامن کی کشادگی بھی اسی کے ہاتھ ہے ۔

۸۱ حوصلے دل کے بڑھیں ، تیرے عطایا جو بڑھیں
تیری بخشش سببِ وسعتِ داماں ہو جائے
محبت

یہ محبت ہے کیا ؟ ایک میلانِ خاطر یا جذبہٴ دل ہے، طبیعت کی طلبِ مسلسل ہے جو کسی محبوب کیلئے پائی جاتی ہے۔ یہی طلب جب انتہائی شدید ہو جاتی ہے تو عشق کہلاتی ہے ، ہر ایک کے لئے ایک میلان ہے ، ایک جہت ہے جس کی طرف پھرنا اس کو آسان ہوتا ہے اور وہ پھیر دیا جاتا ہے۔ تم اپنا قبلہٴ توجہ خیرِ حقیقی کو بناؤ یعنی اپنے آپ کو اللہ کے لئے خاص کر لو اور خود کو اس کے حوالے کر دو۔ صرف اسی سے محبت رکھو تو تمہیں تمہارا یہ میلانِ خاطر ، تمہاری طبیعت کی یہ طلبِ مسلسل یا عشق تمہیں نفعِ عظیم دے گا۔ صوفیاء کے پاس وجہِ خلقتِ آدم محبت ہے ۔

تکلیفِ شرعی جن و انس میں مشترک ہے۔ طاعت فرشتے بھی کرتے ہیں انسان سے زیادہ کرتے ہیں لیکن یہ عشق و محبت ! یہ حضرتِ انسان ہی کا حصہ ہے کہ :

آسماں بارِ امانت نتوانست کشید قرعہٴ فال بنامِ منِ دیوانہ زدند (حافظ)

اس سرفروشی پر انہیں بھی پیار آگیا ۔ فرمایا : " إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا “ یہ انسان تو کیا ہی اپنے آپ پر ظلم کرنے والا نادان ہے۔ اپنے آپ کو قربان کرنا محبت کر نیوالے کا ادنی کرشمہ ہے لیکن اس کی جزا لقاء محبوب ہے ، خلافت سے سرفرازی ہے۔ خلیفہ کس کو کہتے ہیں ؟ خلیفہ وہ ہے جو مستخلف کی عدم موجودگی میں اس کا کام کرے ۔ لیکن اللہ تعالیٰ تو ہر جگہ موجود ہے اس کی عدم موجودگی کا سوال ہی نہیں تو پھر خلیفتہ اللہ کے کیا معنی ؛ جب اللہ تعالیٰ باطن ہو اور بندہ ظاہر ہو تو کام تو خدا کا ہوتا ہے ، نام بندے کا۔ ایسے وقت بندے کا نام خلیفتہ اللہ ہوتا ہے مغفرت کے معنی ڈھانکنے کے ہیں اور ڈھانکے

۸۲
جانے کا نتیجہ چھپ جانا ہے۔ جب کوئی چیز کسی چیز میں چھپ جاتی ہے تو چھپنے والی چیز پوشیدہ و مخفی ہو جاتی ہے اور چھپانے والی چیز ظاہر و باہر۔ پس جب تم اس کی طرف پوری طرح متوجہ ہو جاؤ گے تو تم اس کی مغفرت سے سرفراز کئے جاؤ گے۔ تم پوشیدہ و مخفی ہو جاؤ گے اور حق تعالیٰ ظاہر ہو جائے گا۔ تمام احکام و آثار اسی کی طرف راجع و مستند رہیں گے اور اس کے اسماء و صفات کا تم میں سریان ہوگا ۔ سریان یا جذب و انجذاب کے لئے تخلخل (Porosity) لازم ہے اور تخلخل ہی سے خُلّت ہے ۔ اسی لئے ایسے بندے کا نام خلیل اللہ ہوتا ہے اور جب بندہ اسماء و صفاتِ حق سے یوں رنگین ہو جائے کہ ؎
من تو شدم تو من شدی من تن شدم تو جان شدی
تا کس نہ گوید بعد ازیں من دیگرم تو دیگری
اور الْعَبْدُ وَمَا مَلَكَتْ يَدَاهُ لِمَوْلَاهُ کا پوری طرح مصداق بن جائے تو پھر اس کا نام عبد اللہ ہو جاتا ہے ۔ صِبْغَةَ اللَّهِ وَمَنْ أَحْسَنُ مِنَ اللَّهِ صِبْغَةً وَنَحْنُ لَهُ عَابِدُونَ (پ۱ - ع۱۶) رنگ میں رنگ اللہ کا رنگ ، اللہ کے رنگ سے کسی کا رنگ نیارا، ہم تو اسی کے پجاری ہیں اور اسی کے آگے پائمال۔
پیوند خاک ہوگا، نقش قدم بنے گا ۔
حسرت یہ جان ہی کہ آیا تری گلی میں

علم لدنی

بعض لوگ جاہل و ناداں ہیں تو بعض عالم ، جاہل ، عالم کے خیال کی تصدیق نہیں کرتا ، اسی لئے تو ان میں تمیز واقع ہوئی۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے، قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ (پ۲۳ - ع۱۵) کہہ دو کیا جاننے والے اور نہ جاننے والے دونوں برابر ہوتے ہیں ؟ جن کی فہم الجھاؤ سے پاک ہوتی ہے

۸۳
جن کی عقل چیزوں کو اسی طرح انہیں سمجھاتی ہے جیسا سمجھنا انسان کے شایانِ شان ہے تو یہ وہی لوگ ہیں جن پر اللہ کا کرم ہے ۔ انہی پر نصیحت کارگر بھی ہوتی ہے، ایسا نہ کرنا کہ تم اس کو کہیں جانو اور کہیں نہ جانو۔ کہیں حسب مرضی ثابت کرو، کہیں نفی کرو۔ ثابت کرو تو اسی طرح جیسا کہ اس نے اپنے لئے ثابت کیا اور نفی کرو تو اسی طرح جس طرح اس نے خود اپنے لئے نفی کی ۔ ان لوگوں میں شامل نہ ہو جانا جن کے متعلق اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يُجَادِلُ فِي اللَّهِ بِغَيْرِ عِلْمٍ وَلَا هُدًى وَلَا كِتَابٍ مُنِيرٍ (پ۲۱ - ع۱۲) اور بعض لوگ ایسے بھی ہیں جو اللہ تعالیٰ کے متعلق جھگڑتے ہیں ۔ حالانکہ نہ ان کے پاس علم ہے نہ ہدایت ہے اور نہ کوئی واضح کتاب ہے ۔ یا یہ فرمایا بَلْ كَذَّبُوا بِمَا لَمْ يُحِيطُوا بِعِلْمِهِ وَلَمَّا يَأْتِهِمْ تَأْوِيلُهُ (پ۱۱ - ع۹) بلکہ جھٹلانے لگے اس بات کو جس کے سمجھنے پر دسترس نہ ہوئی اور اس پر انہوں نے غور و فکر ہی نہیں کیا کہ اس جھٹلانے کا انجام کیا ہو گا۔ نہ جانتے ہوئے یہ سمجھنا کہ میں جانتا ہوں، عین جہل ہے۔ اگر تم کسی بات کو نہیں جانتے اور تمہیں اپنے عدم علم کا علم بھی ہے تو سمجھو کہ تم کو علم سے ایک حصہ مل گیا ۔ اسی لئے تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا : يَا أَيُّهَا الَّذِينَ آمَنُوا اتَّقُوا اللَّهَ وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ وَجَاهِدُوا فِي سَبِيلِهِ لَعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ (پ۶ - ع۱۰) اے ایمان والو ، اللہ کا تقوی اختیار کرو اور تلاش کرو اس کی طرف پہنچنے کا واسطہ اور اس کی راہ میں پوری کوشش کرو تاکہ تم فلاح پاؤ۔ یہاں خطاب اہل ایمان اور اہل تقویٰ سے ہے لہذا وسیلے سے مراد یہاں نہ ایمان ہے، نہ اعمال صالحہ ، بلکہ مرشد کامل مراد ہے کہ وہی راہ حق پر مرید کا رہنما وسیلہ ہے اور یہاں جہاد سے مراد وہی جہاد ہے جس کو حضور نے جہاد اکبر فرمایا یعنی جہاد

۸۴
عن النفس ہے کہ یہ جہاد ، جہاد مسلسل ہے جس کا فائدہ حصول معرفت الہی ہے ۔ مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ، کیا تم نے اس پر غور نہیں کیا کہ خود مدینۃ العلم صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ نے حکم دیا ہے کہ : قُلْ رَبِّ زِدْنِي عِلْمًا (پ۱۶ - ع۱۵) یعنی کسی بھی مرتبہ علم پر رہو بہر صورت اللہ سے علم میں زیادتی کے طالب رہو۔ پس مرد تو وہ ہے جو علم و عرفان کے سمندر کے سمندر پی جائے اور پھر بھی اس کے ہونٹ خشک کے خشک ہی رہیں ۔

احیائے معنوی و باطنی علم صحیح سے ہوتا ہے اور حیات علمی اللہ کا ایک نور ہے جو اس کی جناب سے اس کے مخلص بندوں کو عطا کیا جاتا ہے ۔ چنانچہ فرماتا ہے ۔ أَوَمَنْ كَانَ مَيْتًا فَأَحْيَيْنَاهُ وَجَعَلْنَا لَهُ نُورًا يَمْشِي بِهِ فِي النَّاسِ (پ۸ - ع۲) کیا یہ نہیں ہے کہ ہم نے مردہ دل کو زندہ کر دیا اور ہم نے اس کو ایک نور عطا کیا جسے لے کر وہ لوگوں میں چلتا پھرتا ہے۔ لہٰذا وہ مرشد کامل جو کسی مردہ دل کی حیات علمی کا سبب بنا اسے علم و عرفان الٰہی سے متعلق کسی مسئلے میں صحیح علم سے آگاہ کیا ، بیشک اس نے ایک مردے کو بفضل خدا زندہ کر دیا اور وہ یہ معرفت لئے اپنے ہم شکل و شباہت انسانوں میں چلتا پھرتا ہے ۔

غافلین بمنزلہ آب شور کے ہیں ۔ اہل کشف و وجدان بمنزلہ آب شیریں کے ہیں کہ آب شیریں پیاس بجھاتا ہے اور اپنے پینے والے کو فرحت بخشتا ہے جہنم تو وہی بُعد ہے جو غافلین کے وہم میں ہے اور آخرت میں باعث عذاب۔ ہم نے "وہم میں" اس لئے کہا کہ امر واقعہ میں تو وہ (اللہ) شہ رگ سے بھی قریب ہے ۔ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ (پ۲۶ - ع۱۶) اور ہم انسان سے اس کی شہ رگ سے بھی قریب تر ہیں۔ قرب

۸۵
وجودی میں شقی و سعید میں امتیاز نہیں مگر محجوب کو قرب مع علم و رویت نصیب نہیں ۔ كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ (پ۳۰ - ع۸۴) صرف اتنا ہی نہ سمجھو، بیشک یہ لوگ قیامت کے دن حجاب میں رہیں گے۔ یہ غنود آگیں ، اُونگھنے والا محجوب اور غافل جو کچھ ہم نے بیان کیا اس کے خواب و خیال ، غیر معتبر اور نا قابل اعتماد سمجھتا ہے لیکن وجدان و شہود تو مثل روز روشن ہے، جبکہ محض براہین عقلیہ سے حاصل شدہ علم اونگھتے ہوئے آدمی کے خواب و خیال کے مانند۔ ہاں ، اہل وجدان و شہود بھی کئی طرح کے ہوتے ہیں۔ بعض کو ہمیشہ صورت واسطے میں پڑتی ہے۔ بعض صورت سے گزر کر معنی تک رسائی حاصل کر لیتے ہیں اور بعض کے پاس ہے۔

گم شدن در گم شدن دین من است نیستی در ہست آئین من است

جو شخص ترش رُو تھا ، پہلو تہی کرتا تھا۔ ہم نے جو کچھ کہا اس نے اگر سمجھ لیا تو اس کا سارا غم غلط ہو گیا ۔ اور اسے ہر طرح کا آرام مل گیا۔ فللہ الحمد

ذکر و شغل غیر مقیدہ ۔ فیض بلا جہد اور تدریس و ریاضت

درس عمل کے علاوہ آپ اپنے مریدین کو حسب استعداد مختلف اذکار اور دعاؤں کی تعلیم دیتے ۔ آپ کے مریدوں میں ایسے لوگوں کی کوئی کمی نہیں ہے جنہوں نے آپ کے حکم کے امتثال میں لاکھوں مرتبہ اسماء الحسنیٰ کا ورد نہ کیا ہو اور جو ان میں ممتاز ہیں ان کے پاس نوبت کروڑوں تک پہنچ گئی ہے ۔ دعاؤں میں آپ بطور خاص دلائل الخیرات ، حزب البحر، حزب النصر شاذلی ، دعائے حیدری ، کبریت احمر غوثیہ اور اسبوع شریف (سیدنا حضرت غوث الاعظم ) پڑھنے کی

۸۶
تلقین فرماتے اور اس کی باقاعدہ روایت دیتے ، اس کے علاوہ حزب الاعظم اور ادعیہ حصن حصین کی بھی تلقین فرماتے ۔ بزرگوں کی یاد کو بھی ضروری بتاتے کہ أَلَا بِذِكْرِ الصَّالِحِينَ تَنْزِلُ الْبَرَكَةُ ۔ یہ تلازمِ خیال کا مسئلہ ہے۔ آپ فرماتے : شیر کے خیال سے بہادری یاد آتی ہے ۔ اچھوں کے خیال سے خیر کی طلب پیدا ہوتی ہے اور بروں کے خیال سے برائی کا خیال ستاتا ہے ۔ اہل اللہ کے خیال سے اللہ کی یاد تازہ ہوتی ہے اور اس کی لگن دل میں برانگیختہ ہوتی ہے ۔

آپ کے مریدین میں جو اہل فہم ہوئے انہیں تصوف اور معرفت کی تعلیم بھی دیتے۔ اس لئے جو کتابیں پڑھاتے اس میں خود طالب کی استعداد کو پیش نظر رکھتے لیکن عام طور پر اپنی تصانیف مراۃ الحقائق ، التوحید ، حکمت اسلامیہ پڑھاتے ۔ اس کے بعد لوائح جامی ، کشکول کلیمی ، اور اگر طالب اعلی استعداد کا ہو تو فصوص الحکم بھی پڑھاتے۔ ان کتابوں کے علاوہ امام غزالی کی کتابیں بھی آپ نے پڑھائیں ۔ شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی ہمعات ، لمعات ، حجتہ اللہ البالغہ کے مطالعے کی سفارش کرتے۔ آپ کے مریدین میں یوں کچھ تو وہ تھے جو تصوف کی ان کتابوں کو پڑھ کر مسائل کو سمجھنے لگے اور ان میں اتنی استعداد پیدا ہوگئی کہ انہیں سلجھے ہوئے انداز میں بیان کر سکیں۔ جب آپ یہ کتابیں پڑھاتے تو اس وقت آپ کی کیفیات کا تموج اتنا پر زور ہو جاتا کہ مسائل کو طالب نہ صرف عقلاً سمجھ پاتے بلکہ آپ کے تموج کے زیر اثر حسب استعداد اس کا وجدان و شہود بھی کر لیتے۔ آپ بہر حال ذکر و شغل کی ریاضت ان سے بھی لیتے خاص الخاص متوسلین کا یہ حال تھا کہ ان کی اذکار کی ریاضت بھی خوب سے خوب تر اور علم تصوف میں ان کا ملکہ فزوں سے فزوں تر ہو گیا ۔

عطائے خلافت

۸۷
جامعات میں اساتذہ طلباء کو اچھی طرح پڑھاتے ہیں خود انہیں بھی اپنے طور پر سخت محنت کرنا پڑتی ہے۔ مقررہ میقات کی تکمیل پر ان کا امتحان لیا جاتا ہے۔ جب وہ کامیاب ہو جاتے ہیں تب کہیں جا کر انہیں سند ملتی ہے اور وہ مستند سمجھے جاتے ہیں۔ عام مضامین میں کامیابی کے لئے جو نشانات محصلہ درکار ہیں اس سے کہیں زیادہ ڈاکٹر بننے کے لئے درکار ہوتے ہیں کہ طبیب کے ہاتھ میں مریض کی جان ہوتی ہے ۔ اس کی کچی لیاقت سے جان کے ضائع ہونے کا اندیشہ رہتا ہے ۔ یہ تو رہی دنیاوی بات ، لیکن خلیفہ جو کہ روحانی طبیب ہوتا ہے اس کی نادانی لوگوں کیلئے دائمی عذاب کا موجب بن سکتی ہے چنانچہ مرشدان کامل اپنے مریدوں کو یوں ہی خلافت عطا نہیں کرتے ۔ اولاً تعلیم و تربیت میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے، پھر ٹھوک بجا کر دیکھتے ہیں۔ انہیں اچھی طرح پرکھتے ہیں ۔ جب مطمئن ہو جاتے ہیں تب بھی اس وقت تک انتظار کرتے ہیں جب تک غیبی اشارے سے اُن کے اطمینان کی تصدیق نہ ہو جائے ۔ ان تمام مرحلوں کے بعد کسی مرید کو خلافت سے سرفراز کرتے ہیں۔ خلافت کے عطا کرنے میں اس قدر احتیاط ہی کی وجہ ہے کہ عام طور پر مرشدین کے خلفاء گنتی کے چند ہوتے ہیں۔ لیکن حضرت قبلہ کی انتھک محنت اور فیض بے پایاں کی وجہ سے آپ کے خلفاء کی تعداد نوے تک پہنچ گئی جو ایک غیر معمولی بات ہے۔ اس وقت ہمارے سامنے حضرت قبلہ کے خلفاء کی جو ایک فہرست موجود ہے اس کے مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ ان میں ۲۳ تو وہ ہیں جن میں آپ کے فرزندان ، داماد ، نواسے ، پوتے ، برادر نسبتی اور بھتیجے شامل ہیں۔ باقی دوسرے مریدین ہیں ۔ ان خلفاء میں سے چند کا انتقال ہو چکا ہے اور

۸۸
بیشتر بقید حیات ہیں۔ الحمد للہ کہ وہ اس نور معرفت کو پھیلا رہے ہیں جس کا انہوں نے حضرت قبلہ سے اکتساب کیا تھا ۔ جن کا انتقال ہو چکا ہے اللہ تعالیٰ اُن کی مغفرت فرمائے اور اعلیٰ علیین میں جگہ دے ، جو زندہ ہیں ، اللہ تعالیٰ انہیں نظر بد سے بچائے ، سلب و زوال سے مامون رکھے اور اعلیٰ سے اعلیٰ تر مرتبے کی طرف گامزن رکھے۔ آمین ۔

۸۹
شمع محفل
از جناب عبد الاحد صدیقی قدیری

دادا حضرت سیدنا و مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت جانشین مخاطب خلق عظیم تھے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک عظیم المرتبت عالم اور محترم شخصیت ہونے کے باوجود ہر خاص و عام، چھوٹے بڑے ، عالم و جاہل سب کے ساتھ خندہ پیشانی سے ملتے اور اس کی صلاحیت کے مطابق گفتگو فرماتے اور یوں ہر ایک اپنی استعداد کے مطابق آپ سے فیض یاب ہوتا۔ آپ کا متبسم پر نور چہرہ ہر دینی و دنیاوی ضرورت مند کیلئے باعث تسکین خاطر ہوتا ۔ اسی وجہ سے لوگ آپ کے گرد ایسے جمع رہتے جیسے شمع کے گرد پروانے ۔ مریدوں اور شاگردوں کی تعداد بڑھتے بڑھتے ہزاروں سے متجاوز ہو گئی ۔ عقیدت مندوں اور مداحوں کے حلقے کی وسعت کا اندازہ لگانا تو بہت ہی مشکل ہے۔ جو لوگ آپ کے مسلک سے اختلاف بھی رکھتے ، انہیں بھی آپ کی لیاقت ، دیانت اور علوء شخصیت کا اعتراف کرنا ہی پڑتا۔ اگر اصلاح حال کیلئے کبھی تنبیہ کرنے کی ضرورت پڑتی تو اظہار ناراضگی بھی فرماتے لیکن ساتھ ہی آپ سے محبت و شفقت کی وہ لہریں اٹھتیں کہ آپ کے بعد آپ کے متعلقین جہاں آپ کی ہمت افزائیوں کو یاد کرتے ہیں وہیں محبت بھری تنبیہوں کو بھی یاد کر کے اس کی بڑی کمی محسوس کرتے ہیں ۔ آپ اپنے شاگردوں کو ہدایت فرماتے کہ اگر کسی مسلمان سے خواہ وہ کتنا ہی بد عقیدہ اور بد عمل کیوں نہ ہو گفتگو کرو تو نرمی اور معقولیت کو پیش نظر رکھو۔ آپ فرماتے "موسیٰ و

۹۰
ہارون علیہما السلام کو اللہ تعالیٰ نے جب فرعون کے پاس بھیجا تو انہیں ہدایت کی کہ فَقُولَا لَهُ قَوْلًا لَّيِّنًا (پ۱۶ - ع۱۱) تم موسیٰ و ہارون علیہما السلام سے بہتر نہیں ہو اور نہ تمہارا مخاطب فرعون سے گیا گزرا ہے ۔ آپ غیر محتاط علماء کو ہدایت فرماتے کہ فوارۂ شرک نہ بنو کہ آنچه بر خیزد بر آن ریزد ۔ کسی مسلمان کو بیجا طور پر اگر کافر کہا جائے تو کفر لوٹ آتا ہے اور ایسے کہنے والے نادان کا ایمان ضائع ہو جاتا ہے ۔

آپ کا حلقۂ رشد و ہدایت عام تھا ۔ آنے جانے والوں کا تو گویا تانتا بندھا رہتا ہر کوئی کچھ نہ کچھ لے کر ہی جاتا۔ قسمت والوں نے تو اپنی جھولیاں ہی بھر لیں اور نہال ہو گئے ، شاگردوں ، مریدوں ، اپنوں اور پرایوں سب ہی کو شریعت کے ساتھ ساتھ طریقت کی تعلیم اس حکمت و محبت سے دیتے کہ سبھی بصد شوق و اہتمام آپ سے سیکھنے کے لئے بے چین رہتے ۔ آپ کا علمی وقار اس قدر بلند تھا کہ تمام ہم عصر اہل علم و فن حضرت قبلہ کو نہ صرف استاذ کی حیثیت سے جانتے تھے بلکہ خود اپنے ہی علم وفن میں آپ سے اکتساب کے اظہار کو ضروری خیال کرتے۔ خلق خدا کی یہ انتھک خدمت مادی مصلحتوں سے پاک و مبرا اور مالک حقیقی کی رضا کے لئے تھی ۔ اس موقعے پر آپ کا ایک مکاشفہ درج کرنا موجب بصیرت ہوگا۔

تفسیر صدیقی کا کام تقریباً مکمل ہو رہا تھا کہ آپ اچانک کچھ بیمار ہو گئے۔ اس حالت میں آپ نے مکاشفے میں حضرت خواجہ اجمیری کو دیکھا کہ آپ فرما رہے ہیں ۔ " اُٹھو خادم قرآن ، اُٹھو " ، آپ نے خیال کیا کہ حضرت خواجہ اجمیری عالم آخرت میں چلنے کو کہہ رہے ہیں ۔ آپ نے عرض کیا حاضر ! میں چلنے کو تیار ہوں ۔ حضرت خواجہ اجمیری نے اس کے جواب میں فرمایا ابھی چلنے کا وقت کہاں ابھی تو تمہاری ٹھمکی بجنی ہے ٹھمکی اور یوں خواجہ

۹۱
اجمیریؒ نے جہاں خدمت قرآن کی باطنی قبولیت کی توثیق فرمائی وہیں جو شہرت آگے ہونے والی تھی اس کی بھی بشارت دی ۔ اس واقعے کے بعد حضرت تیزی سے روبصحت ہو گئے اور اپنے آپ کو حسب خطاب خواجہ اعظم " خادم قرآن " لکھنا شروع کیا ۔ اسی طرح خواجہ اعظم کی اس بشارت کے مطابق لوگوں میں آپ سے عقیدت و محبت کی وہ لہر اٹھی کہ آپ کی علمی شہرت پس منظر میں چلی گئی ۔ سبھی لوگ خواہ وہ پہلے ہم چشمی اور دوستی کا ادعا کیوں نہ رکھتے ہوں ، حضرت کے عقیدت مند بن گئے۔ پہلے حضرت کی علمی شہرت غالب تھی ، اب فقیری نے اپنا سکہ جمانا شروع کیا ۔ پہلے اگر فیضان علمی غالب تھا تو اب علم کے ساتھ ساتھ روحانی کمالات کی شہرت نے خلق خدا کو آپ کی طرف ایسے رجوع کر دیا کہ اس کی نظیر دکن کی تاریخ میں حضرت خواجہ محمد الحسینی گیسو دراز کے بعد اور کسی عالی شخصیت کے حالات میں نہیں ملتی ۔

حضرت خواجہ اعظم کی بشارت کے مطابق عقیدت مندی بڑھتی ہی گئی اور کچھ مسلمانوں ہی تک محدود نہیں رہی ، بلکہ دیگر مذاہب کے ماننے والوں تک وسیع ہو گئی ۔ چنانچہ بعض ہندو عورتیں اپنے بچوں کو لا کر قدموں میں ڈال دیتیں ، ان پر دم کرواتیں ، حضرت سے درخواست کرتیں کہ ان کے سروں پر ہاتھ رکھیں اور دعا دیں ۔ مسلمانوں کو ملیچھ سمجھنے والے یہ نادان حضرت کا دم کیا ہوا پانی بطور آب حیات خود پیتے ، بچوں کو پلاتے ، کبھی گرو کہتے کبھی اوتار اور کبھی پرماتما ۔ بعض کچھ سوئے ادبی کے خوف سے اور کچھ اس لئے کہ حضرت کی قربت کہیں انہیں اپنے باطل دین سے پھیر نہ دے قریب آکر ملنے سے گھبراتے پھر بھی احاطے کے پھاٹک پر کھڑے رہتے ، کسی آنے جانے والے سے درخواست کرتے کہ پٹ اس طرح کھول دیئے جائیں کہ

۹۲
ہم بھی جگت گرو کے درشن کر سکیں ، اور حضرت سے انہیں کے ذریعے درشن کا عریضہ گزرانتے ۔ حضرت کو اطلاع ہوتی تو مسکراتے اور برآمدے میں کرسی پر تشریف فرما ہو جاتے ۔ ان میں سے بعض اپنے مذہبی اعتقادات کے مطابق گیٹ ہی پر ناریل پھوڑ کر چلے جاتے ۔ ہندوؤں کی اس عقیدت مندی نے انہیں سب سے بڑا فائدہ یہ پہنچایا کہ بغیر کسی بحث و مباحثے کے بہت سے مشرف بہ اسلام ہو ہی گئے۔ سقوط حیدر آباد کے فوراً بعد جب کہ مسلمان سخت گھبرائے ہوئے تھے ، اللہ تعالیٰ کی قدرت کا تماشا آپ کے خادمین نے یوں دیکھا کہ گروہ در گروہ مشرکین ہند آتے اور آپ کے دست حق پرست پر اسلام قبول کرتے ۔ ان گروہوں میں نفوس کی تعداد بعض وقت سو سے بھی زائد ہوتی۔ اگر ان سے پوچھا جاتا کہ بھئی مسلمان تو خود ہی پریشان ہیں ایسے میں تم کو کس چیز نے مسلمان ہونے پر آمادہ کیا؟ جواب ملتا کہ کسی دنیاوی چیز نے نہیں ، ہمارے دل میں اچانک یہ بات واضح ہو گئی کہ دین اسلام ایک سچا مذہب ہے اور اسی کو اختیار کرنا چاہئیے۔ سقوط سے پہلے جب ریاست کے گرد ہندو یونین نے محاصرے کی کیفیت پیدا کردی تھی تو اسی زمانے میں مقامی ہندوؤں میں مختلف کتابچے ہندی سیاسی جماعتوں کی طرف سے تقسیم ہو رہے تھے تاکہ انہیں بغاوت پر اکسایا جا سکے ۔ انہی کتابچوں میں ایک انڈین سوشلسٹ پارٹی کا کتابچہ بھی شامل تھا، کسی نہ کسی طرح وہ مسلمانوں کے ہاتھ پڑ گیا۔ اس میں کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کی اصل قیادت ایک ایسے شخص کے ہاتھ میں ہے جو اخباری شہرت سے کنارہ کش رہتا ہے اور حضرت کا نام اسی شخصیت کے طور پر لیا گیا تھا ۔ اس کتابچے میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ مسلمانوں کی تنظیم توڑنے اور ان کو پست ہمت بنانے کیلئے یہ ضروری ہے کہ حضرت قبلہ اور آپ کے قریبی ساتھیوں کو سقوط کے

۹۳
فوراً بعد قتل کر دیا جائے یا مقدمات میں پھانس کر تختہ دار پر لٹکا دیا جائے ۔ جب سقوط حیدر آباد کا المیہ واقع ہو گیا تو آپ کے بہی خواہوں نے عرض کیا کہ آپ فوراً ہی پاکستان ہجرت کر جائیں لیکن حضرت قبلہ نے انکار فرمایا کہ اس طرح مسلمانوں کی سخت حوصلہ شکنی ہوگی ، اللہ کی حفاظت شامل حال تھی کسی کو تکلیف پہنچانے کا حوصلہ نہ ہو سکا۔ نہ صرف یہ ہوا بلکہ ہندوؤں نے آ آ کر اسلام قبول کیا ۔ اسی طرح پارسی بھی اکثر اپنی عقیدت کا اظہار کیا کرتے ۔ ایک امریکی سفر کرتے ہوئے حضرت کی خدمت میں ایک مترجم کے ساتھ پہنچا۔ حضرت نے جب اُردو ہی میں اس کے سامنے اللہ کی کبریائی کا نقشہ کھینچا تو اس پر ایسا رعب اور خشیت طاری ہوئی کہ بے اختیار گھٹنوں کے بل جھک گیا ۔ اور جب مترجم صاحب نے حضرت کے فرمودات کا ترجمہ کرنا چاہا تو اس امریکی نے کہا : یہ بزرگ عظیم شخصیت کے مالک ہیں ۔ میں اردو نہیں سمجھتا لیکن وہ جو کچھ کہہ رہے ہیں ان کے دل سے میرے دل پر القاء ہو رہا ہے اور میں سب سمجھ رہا ہوں ۔ " ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ وَاسِعٌ عَلِيمٌ " (پ۲۸ - ع۱۲) ۔

آپ نے فقراء کے دستور کے مطابق آخر میں ایک طرح کی گوشہ نشینی اختیار کرلی تھی جس طرح مشہور صحابی رسول حضرت عبداللہ بن عمر نے اپنی سکونت کے لئے ایک زاویہ بنوا لیا تھا جہاں وہ سکونت کے علاوہ مسلمانوں کی تعلیم و تربیت میں بھی مشغول رہتے ، اسی طرح آپ نے بھی بلدہ حیدر آباد دکن کے محلے ملک پیٹ میں ایک مکان خرید لیا اور اس کا نام مدینہ منزل قرار دیا ۔ مناسب توسیع و تعمیر کے ذریعے اسے اپنی ضرورت کے مطابق کر لیا اس مکان کے عقب میں ایک کھلا میدان تھا ، اسے خرید کر اس میں ایک تو خانہ باغ لگوایا ، دوسرے مسجد نبوی کے صفہ شریف کی اتباع میں ایک چبوترہ بھی بنوا لیا

۹۴
جو ایک تناور نیم کے درخت کے زیر سایہ تھا۔ کوئی ستر سے زائد افراد اس پر بیٹھ سکتے تھے ۔ بارش سے بچنے کی خاطر ٹین کی چھت بھی اس پر بنوا دی تھی یہی آپ کا زاویہ یا فقیرانہ تکیہ تھا ۔ اکثر مدینہ منزل ہی میں سکونت فرما رہتے بہت کم باہر تشریف لے جاتے ۔ درس و تعلیم و تربیت میں مصروف رہتے یوں تو گھر کے دوسرے حصوں میں بھی محفلیں منعقد ہوا کرتیں لیکن اکثر اسی چبوترے کو زینت بخشی جاتی یہیں آپ نے اپنی مشہور تصنیف تفسیر صدیقی کئی برسوں میں مکمل فرمائی ۔ ضرورت مند اور زیر تربیت مرید اور شاگرد اکثر اسی پر قیام پذیر بھی ہو جاتے ۔ آپ دن رات خلق خدا کی خدمت میں مصروف رہتے اور کوئی وقت اپنے لئے اس طرح اٹھا کر نہیں رکھتے کہ کسی کو انتظار کی زحمت ہوتی جو انفرادی توجہ چاہتے آپ ان کے عریضے غور سے سنتے اور ان کا تشفی بخش جواب دیتے ۔ ایسے ضرورت مندوں کیلئے کوئی وقت مقرر نہیں تھا ۔ کوئی صبح کو آ رہا ہے۔ کوئی تیز دھوپ میں دو پہر کو چلا آرہا ہے ، کوئی مغرب کے وقت تو کوئی پریشان حال رات کے بارہ بجے حضرت کو نیند سے جگا رہا ہے۔ ایک مرتبہ سہ پہر میں ایک صاحب آئے ۔ چاہا کہ حضرت سے ملاقات کریں ۔ اتفاقاً حضرت اس وقت قیلولہ فرما رہے تھے ۔ ایک صاحبزادے نے جو اس وقت موجود تھے انہیں بتایا کہ حضرت کی ابھی آنکھ لگی ہے۔ آپ تھوڑی دیر انتظار کریں ۔ ان صاحب نے جھگڑا شروع کر دیا ۔ کہنے لگے ۔ اللہ تعالی سب سے بڑا ہے تو اس کیلئے لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ (پ۳ - ع۱) ہے اس لئے بزرگوں کو بھی زیادہ سونے کا حق نہیں ہے کہ اللہ نے اپنے بندوں کی ضرورتوں کو اُن سے وابستہ کر دیا ہے۔
جن کے رتبے ہیں سوا ، ان کو سوا مشکل ہے

۹۵
آپ حضرت کو اٹھائیں کہ میں سخت پریشان ہوں ۔ حضرت قریب ہی کمرے میں آرام فرما تھے۔ ان کی بلند آواز سے بیدار ہو گئے اور خود ہی باہر تشریف لے آئے ۔ اس وقت حضرت قبلہ اللہ تعالیٰ سے دعا کر رہے تھے۔ یا اللہ ! تجھی نے اپنے بندوں کو میری طرف رجوع کر دیا ہے تو ہی ان کی ضرورتیں پوری فرما اور میری لاج رکھ۔ اور جب ان کی طرف مخاطب ہوئے تو اسی لطف و کرم سے جیسے آپ کی طبیعت میں اللہ تعالیٰ نے راسخ کر دیا تھا ۔

اسی طرح بعض طالبوں کو ان کے حالات کی رعایت سے درس کے لئے خصوصی وقت بھی دے دیا کرتے تھے۔ چونکہ آپ کے فرزند ، عم محترم جناب موسیٰ عبد الرحمان صدیقی مدظلہ پہلے تو ڈاکٹری کے طالبعلم تھے اور پھر ڈاکٹر بننے کے بعد بھی ان کی مصروفیات اسی طرح برقرار رہیں جس کی وجہ سے دن کے درس میں پابندی سے شرکت نہیں کر سکتے تھے تو آپ نے ان کی طلب اور بے چینی کو دیکھ کر تہجد سے فجر تک کا وقت مقرر کیا ۔ اس درس میں انہوں نے حضرت قبلہ سے کئی کتابیں پڑھیں ۔ حضرت قبلہ کی اجازت ہی سے جناب وقار الدین صدیقی نیز اس وقت کے طالبعلم طب اور موجودہ ڈاکٹر اقبال علی خان ایم آر سی پی بھی شریک ہوتے تھے ۔ اجتماعی درس اور دوسری محفلوں کا نظام عمل مختلف اوقات حسب ضرورت بدلتا رہا لیکن آخری دور میں درس اور جو کچھ محفلیں ہوا کرتی تھیں ۔ اس کا خلاصہ ہم نے ایک جدول کی صورت میں مرتب کر کے درج ذیل کر دیا ہے ۔ ملاحظہ فرمائیے :۔

نشست / محفل | تاریخ | وقت
۱۔ خصوصی درس | روزانہ | بعد نماز فجر
۲۔ درس القرآن (تفسیر صدیقی) | ہفتہ وار بروز اتوار | ۱۰ بجے دن

۹۶
نشست / محفل | تاریخ | وقت
۳۔ زنانہ درس | ہفتہ وار بروز ہفتہ | ۴ بجے شام
۴۔ محفل سماع | ماہانہ ، ہلالی گیارہ تاریخ | بعد نماز مغرب
۵۔ قصیدہ بردہ شریف و برزنجی شریف | ماہانہ ، ہلالی ۱۷ تاریخ | بعد نماز عصر
۶۔ روایت قرآن مجید و حلقہ تجوید | سالم ماہ رمضان | "
۷۔ زیارت آثار مبارک حضرت امام حسین علیہ السلام | سالانہ ، ۱۷ محرم الحرام | بعد نماز مغرب
۸۔ زیارت آثار مبارک حضرت رسول صلعم | ۱۱ ربیع الاول | "
۹۔ زیارت آثار مبارک حضرت غوث الاعظم | ۱۱ ربیع الثانی | "
۱۰۔ ختم قرآن مجید و سماع | ۱۹ رجب | "
۱۱۔ فاتحہ حضرت امام جعفر صادق و جشن سالگرہ حضرت قبلہ | ۲۲ رجب | "
۱۲۔ حلقہ سورۂ یٰسین شریف | شب برات | "
۱۳۔ زیارت غلاف مبارک درگاہ غوث الاعظم | ۲۹ شعبان المعظم | "

دروس

جب آپ تفسیر لکھ رہے تھے تو اس غرض سے آپ کبھی فجر کی نماز کے بعد ہی اور کبھی ناشتے کے بعد چبوترے پر تشریف فرما ہو جاتے ۔ آپ کے جن متعلقین نے املا نویسی کی خدمات انجام

۹۷
دیں ان میں جناب واصل یزدانی ، جناب خواجہ نظام الدین حسینی عرف خواجہ پاشا، جناب سید شاہ ولی اللہ قادری جیلانی ، جناب وقار الدین قادری صدیقی مدظلہ ، جناب موسیٰ عبد الرحمان صدیقی مدظلہ شامل ہیں ۔ لیکن ان املا نویسوں میں سب سے زیادہ خدمت جناب محمد مظہر الدین صدیقی قادری نے انجام دی جن کا خط نہایت صاف ستھرا، پختہ اور خود حضرت کے خط سے ملتا جلتا تھا حضرت فرماتے جاتے اور وہ لکھتے جاتے اگر لغت یا اور کوئی کتاب دیکھنے کی ضرورت پیش آتی تو اس میں بھی مدد کرتے۔ اسی لئے حضرت قبلہ نے تفسیر کے مقدمے میں انہیں " میرا ہاتھ " قرار دیا ہے ۔ اس نشست کا سلسلہ بعض اوقات دن کے گیارہ اور بارہ بجے تک چلتا ۔ درمیان میں کچھ اور حضرات بھی شرف ملاقات کے لئے آجاتے ۔ اور حضرت ان پر ضروری توجہ کرنے کے بعد پھر تفسیر لکھنے میں مشغول ہو جاتے۔ کچھ خواہشمند، حضرت کی صحبت میں اس وقت صرف تفسیر سننے کیلئے حاضر ہو جاتے اور حضرت کے ارشادات کو غور سے سنتے۔ اس طرح اکتساب علم کی پیاس بجھاتے۔ جب تفسیر صدیقی مکمل ہو گئی تو پھر ان اوقات میں جو ضمنی درس تفسیر چل رہا تھا وہ بھی پورا ہو گیا۔ لیکن شائقین کی حاضری مسلسل جاری رہی تو حضرت نے بعض دوسری کتابیں بھی پڑھانی شروع کر دیں جن میں بخاری شریف ، معید النعم ، حکمت اسلامیہ ، فصوص الحکم ، فقہ اور تصوف کی مختلف کتابیں بار بار پڑھائی گئیں۔ چونکہ اس درس میں عام طور پر عالم ، فاضل اور پروفیسر قسم کے حضرات شرکت کرتے تھے۔ اس لئے اس میں بلند اور ادق علمی مسائل بیان کئے جاتے تھے ۔ دوسرے لوگوں کو اس نشست میں بیٹھنے کی کوئی ممانعت نہیں تھی۔ تاہم عملاً یہ نشست اہل علم کیلئے مخصوص ہو گئی تھی۔ چنانچہ حضرت نے ضرورت محسوس کی اور ہفتہ وار عام چھٹی کے دن یعنی اتوار کو درس قرآن شروع کیا گیا ۔ تاکہ خواص کے علاوہ عامتہ المسلمین بھی استفادہ کر سکیں۔ تاہم

۹۸
تفسیر ہی کے ضمن میں حدیث ، فقہ ، اصول فقہ ، اصول حدیث ، اصول قانون ، ادب، عقائد، تصوف، منطق ، فلسفہ ، کلام ، غرض ہر موضوع پر آپ مخاطبین کی استعداد کو پیش نظر رکھ کر گفتگو فرماتے ۔ طریقہ یہ تھا کہ تفسیر صدیقی کا مسودہ موجود ہوتا، حاضرین میں سے کوئی صاحب پڑھ کر سناتے اور آپ کے خاص خاص نکات کی مزید تشریح فرماتے ۔ درس ایک گھنٹہ جاری رہتا جس کے بعد ہر شخص کو اپنے ذہن میں پیدا ہو نیوالے سوال کو پیش کرنے کی اجازت ہوتی ۔ حضرت سے جامع اور مفصل جواب پا کر سائل کی تشفی ہو جاتی ۔

تربیت النساء

جہاں حضرت قبلہ مردوں پر توجہ فرماتے وہیں مسلمان عورتوں کی دینی تربیت پر بھی ضروری توجہ دیتے کہ مسلمان عورت آپ کے نزدیک دشمنوں کے خلاف اسلامی معاشرت کے دفاع میں ایک بہت ہی اہم مورچہ ہے۔ چنانچہ خواتین کیلئے بھی ہر ہفتے درس کا انتظام ہوتا جس میں قرآن مجید، تفسیر، حدیث، فقہ کے علاوہ تجوید اور عربی زبان کی ضروری تعلیم بھی دی جاتی ۔ اسی زمانہ درس میں جب آپ تفصیل فرماتے تو اس میں عورتوں کے مسائل پر دینی نقطہ نگاہ سے روشنی ڈالتے۔ آپ نے سورہ فاتحہ اور پارہ عم کی جو تفسیر فرمائی اسے بعض با صلاحیت خواتین نے تحریر کر لیا اور یوں سورۃ فاتحہ اور پارہ عم کی ایک ایسی تفسیر تیار ہوگئی کہ صنف لطیف سے تعلق رکھنے والے مسائل اس میں آگئے ۔ پھر اسے آپ نے تفسیر لطیفی کے نام سے شائع کروادیا۔

سقوط حیدرآباد کے بعد جب مسلمانوں کی اقتصادی حالت دگرگوں ہو گئی اور بطور خاص بیوہ اور نادار عورتوں کو شدید معاشی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تو آپ نے ایک دار الصنعہ اپنے خرچ پر قائم فرمایا۔ اس میں

۹۹
ان عورتوں کو کم خرچ گھریلو صنعتوں کی تعلیم دی جاتی تھی۔ آخر میں جب حکومت نے مسلم وقف بورڈ بنا دیا تو اس بورڈ نے دار الصنعہ میں دلچسپی لینی شروع کردی ۔

قصیدہ بردہ و مولود برزنجی شریف

حضرت قبلہ کے ابتدائی دور میں زیادہ تر حضرمی عرب، نووارد یا حیدر آباد میں مقیم آپ کے مرید ہوئے ۔ وجہ یہ تھی کہ حضرت عربی بلا تکلف بول سکتے تھے ، نیز حضرت کے نشست و برخاست اور محفلوں میں بھی عربی ثقافت کا رنگ جھلکتا تھا۔ ویسے خود آپ کی برادری کے رہن سہن پر بالعموم اور آپ کے گھرانے پر بالخصوص عربیت کی گہری چھاپ تھی جب ہر ہلالی ماہ کی گیارہ تاریخ کو آپ کے پاس محفل ہوتی تو زیادہ تر عرب برادران جمع ہوتے ۔ نماز مغرب کے بعد حلقۂ ذکر بمطابق راتب حدادی شروع ہوتا اور عشاء کی نماز کے بعد مولود برزنجی شریف ، امام بوصیری کا قصیدہ بردہ اور دوسرے عربی قصائد، عربی لحن اور انداز میں پڑھے جاتے۔ طریقہ یہ ہوتا کہ ان میں کچھ تو ہادی ہوتے اور باقی ردادی ۔ پہلے ہادی ایک شعر پڑھتے ، باقی خاموش سنتے۔ جب شعر ختم ہو جاتا تب تمام ردادی ترجیعی بند یا شعر بار بار دہراتے، اس موقعے پر تمام پڑھنے والوں کی قیادت حضرت کے مرید و خلیفہ جناب سعید با حطاب الحضرمی کیا کرتے تھے ۔ یہ محفل سالہا سال حضرت کے وصال تک جاری رہی اور بعد میں بھی الحمد للہ جاری ہے ۔ عربی قصائد اور مولود برزنجی شریف کا پڑھنا کچھ مذکورہ تاریخ ہی کو محدود نہیں تھا۔ بلکہ بعد میں جب آثار مبارک کی زیارات بھی شروع ہوئی تو ہر موقع پر برآمدگی آثار سے پہلے عربی قصائد اور برزنجی شریف کی محفل گرم ہوا کرتی ۔

حضرت قبلہ نے قصیدہ بردہ اور برزنجی شریف کے دکن میں رواج

۱۰۰
پر بہت توجہ دی ، اردو داں غیر عرب مریدوں کو بھی اس کا شوق دلایا اور پڑھتے رہنے کی تاکید کی ۔ چنانچہ ریاست حیدرآباد کے تمام اضلاع میں جہاں جہاں آپ کے وابستگان تھے، قصیدہ بردہ پڑھا جانے لگا اور اب بھی وہاں بصد شوق و اہتمام پڑھا جاتا ہے ۔ سقوط حیدر آباد کے بعد آپ کے وابستگان کی ایک خاصی تعداد پاکستان آگئی تو یہاں بھی انہوں نے قصیدہ بردہ و برزنجی شریف پڑھنے کا التزام جاری رکھا۔ پاکستان میں نہ صرف حضرت کے عرس شریف اور سالگرہ کے موقع پر اسے پڑھا جاتا ہے بلکہ آپ کے حلقۂ ارادت کے لوگ انفرادی طور پر بھی اپنے اپنے گھروں میں اس کا انتظام رکھتے ہیں۔ جو نئے احباب سلسلۂ قدیریہ میں داخل ہوئے وہ بھی نہ صرف اس سے مانوس ہو گئے بلکہ ان میں سے بعض نے ان کے پڑھنے میں ایک گونہ کمال حاصل کر لیا۔ حیدر آباد (پاکستان) میں محفل میلاد کے انعقاد کے ایک موقع پر جب قصیدہ بردہ پڑھا گیا تو ریڈیو پاکستان والوں نے اسے ٹیپ کر لیا، اور اب اسے ریڈیو سے اہم مذہبی موقعوں پر نشر کیا کرتے ہیں۔

آثار مبارک

ایک مرتبہ حضرت قبلہ کے پاس ایک صاحب حاضر ہوئے اور انہوں نے بتایا کہ ان کے پاس مستند موئے مبارک رسول خدا اور موئے مبارک سیدنا حسین علیہ السلام اور موئے مبارک حضرت سیدنا غوث الاعظم ہیں ۔ چونکہ یہ ایک عظیم ذمہ داری ہے اور اندیشہ ہے کہ وہ اس ذمہ داری کو پورا نہ کر پائیں گے اس لئے وہ چاہتے ہیں کہ یہ امانت حضرت کو تفویض کر دیں ۔ ان کے ساتھ کچھ دستاویزات بھی تھیں جن پر بنو عباس ، آل عثمان ، شاہجہاں اور اورنگ زیب شاہان مغلیہ کی تصدیقی مہریں ثبت تھیں ۔ آپ نے ان مہروں کی تصدیق کروائی اور

جب وہ مصدقہ ثابت ہو گئیں تو انہیں قبول کر لیا۔ البتہ نبی کریم کے موئے مبارک کو اس مستند روایت کے علاوہ درایت سے یوں جانچا کہ خود اپنی داڑھی کا ایک بال جدا کیا اور تیز روشنی ڈالی تو سایہ نمایاں ہوا۔ پھر حضور کے مذکورہ موئے مبارک پر بھی اسی طرح روشنی ڈالی تو دیکھا کہ اس دفعہ کوئی سایہ نہیں، پھر بطورِ احتیاط ایک ہی ساتھ دونوں بالوں پر روشنی ڈالی تو دیکھا گیا کہ حضرت کے بال کا سایہ تو بنتا ہے اور حضور کے بال کا سایہ نہیں بنتا۔ یوں آپ نے موئے مبارک کی روایت کے علاوہ درایت سے تصدیق کر لی تو اسے بحیثیتِ موئے مبارکِ حضور تسلیم کر لیا۔ اور اس کو بصد اہتمام قبول کر کے محفوظ کروا دیا۔ پھر چاندی کے تین خصوصی قبے بنوائے گئے اور شیشے کے تین فانوس خریدے گئے۔ ہر فانوس میں ایک موئے مبارک بصد ادب رکھا اور نام کندہ کر کے انہیں ایک ایک قبے میں حفاظت کے خیال سے علیحدہ علیحدہ بند کر دیا۔

ہر سال مقررہ تاریخ پر آثارِ مبارک کی محفل ذوق و شوق اور اہتمام سے منعقد کی جاتی۔ نمازِ عصر کے بعد حضرت قبلہ، صاحبزادگان، پیرگان، عرب محبین اور دیگر وابستگان جوق در جوق جمع ہوتے اور بصد ادب بیٹھتے۔ جنہیں دیر ہو جاتی وہ بھی آ آ کر جہاں جگہ ہوتی قرینے سے بیٹھ جاتے۔ برزنجی شریف اور قصیدہ بردہ شروع کیا جاتا۔ ہادیوں کی صف میں جناب سعید باحطاب بیٹھتے اور ان کے جانبین پر ایک طرف آپ کے بڑے صاحبزادے حضرت مولانا عبدالرحیم استغراق و محویت کے ساتھ اور دوسری طرف منجھلے صاحبزادے جناب ابوتراب علی اپنے طبعی جوش و خروش کے ساتھ بیٹھتے۔ عود و لوبان کے بخور جلائے جاتے۔ اگر بتیاں بھی سلگائی جاتیں۔ ہادیوں اور روادیوں کے درمیان ایک دستر خوان جیسا کپڑا بچھتا، جس پر گلاب اور موتیا کے پھول بکھیرے جاتے کہ خوشبو نہ صرف روح کی غذا ہے بلکہ سرکارِ دو عالم کو بھی پسند تھی۔

اس دستر خوان پر کتابیں رکھی جاتیں جو برزنجی شریف، قصیدۃ البردہ اور دوسرے قصائد پر مشتمل ہوتیں تاکہ جنہیں یاد نہ ہو وہ دیکھ کر پڑھیں، سب پر ایک انبساط و عظمت کی کیفیت طاری ہو جاتی۔ آثارِ مبارک کا قبہ میز پر پہلے ہی سے موجود ہوتا، اوپر غلاف چڑھا ہوتا، جس پر پھولوں کی چادر ہوتی۔ بعض وقت حضرت قبلہ برزنجی شریف شروع ہونے کے بعد تشریف لاتے۔ جب آپ کی رونق افروزی ہوتی تو سب کی کیفیات دوبالا ہو جاتیں، فیض کے آثار دو چند ہو جاتے۔ قصیدۂ بردہ جو پڑھ سکتے، وہ پڑھتے، باقی سر جھکائے آئینۂ حیرت بنے بیٹھے رہتے۔ کسی کی آنکھیں بند ہوتیں، کسی کی کھلی رہتیں۔ بہرحال سب ہی کے دل میں محبوب بسا ہوتا ہے اور آنکھوں میں اس کی صورت، گویا دربارِ نبوی میں حاضر ہیں۔ معیتِ جسمی نہ سہی ہر ایک کو یک گونہ مثالی و روحی اور خیالی معیت نصیب رہتی کہ قدیریوں پر اللہ کا کرم ہی کرم ہے۔

نگاہ ٹھہرے کسی پہ نہ کوئی آئے خیال نظر کے سامنے تو، دل کے آبگینے میں (شمسؔ)
طلبِ دید بھی، تسکیں بھی انہی کے باعث ان کی سرکار سے تقسیمِ نِعَم بہرِ سخا (روحیؔ)

پھر مغرب کی اذان ہوتی تو اس وقت تک اندرونی ہال اور بیرونی ہال پُر ہو جاتا اور آخری صف برآمدے سے متصل چبوترے کے آخر تک پہنچ جاتی، آخری دعائیہ بیان پڑھا جاتا۔ ابتدائی دَور میں حضرت خود پڑھایا کرتے اور بعد میں فرزندِ اکبر پڑھنے لگے۔ اس کے بعد حضرت موقع و محل کے اعتبار سے مختصر مگر جامع اور پر اثر گفتگو فرماتے۔ مثلاً ایک دفعہ فرمایا: کسی کے پاس جاؤ تو ایسی چیز لے جاؤ جو اس کے پاس نہ ہو۔ خدا کے پاس کیا چیز نہیں ہے؟

وہ غنی الاغنیاء ہے۔ پھر اس کے پاس کیا لے جائیں؟ ایسی چیز لے جائیں جو اس کے پاس نہ ہو۔ وہ کیا ہے؟ عاجزی، مفلسی، ناداری، جس کا وجود ہی ذاتی نہ ہو اس کی کونسی چیز ذاتی ہوگی؟ یہ یاد رکھو، ذاتیات ذات سے کبھی جدا نہیں ہوتے۔ نہ خدا سے استغنائے ذاتی جائیگا، نہ ہم سے احتیاجِ ذاتی۔ دعا میں ہوتا کیا ہے؟ اپنے احتیاجِ ذاتی کا ظاہر کرنا اور اس کے استغنائے ذاتی کو ماننا۔ خدا کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ ”بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ“ (پ ۶ - ع ۱۳)، ایک ہاتھ سے دنیا دیتا ہے اور ایک ہاتھ سے دین دیتا ہے۔ ہمارے دونوں ہاتھ خالی ہیں، سخی داتا کچھ دیگا تو مفلس کچھ لے گا۔

دیتا ہی چلا جاؤں ہر شخص کو جو مانگے تو اپنے خزانے سے یارب مجھے اتنا دے (حسرتؔ)

اس کے بعد حضرت قبلہ کھڑے ہو جاتے اور آپ کے ساتھ ہی باقی سب بھی کھڑے ہو جاتے۔ پھر جب سلام شروع ہوتا، سب پر وجدانی کیفیت طاری ہو جاتی۔ آثارِ مبارک برآمد کئے جاتے، قبہ کھولا جاتا اور فانوس برآمد ہوتا جس میں موئے مبارک نظر آتے۔ سب لوگ بالجماعت درود پڑھنے لگتے:
صَلَّى اللَّهُ عَلَى مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
آپ فانوس اٹھا لیتے۔ حاضرین میں سے ایک ایک ادب و احترام کے ساتھ آگے بڑھتا، زیارت سے مشرف ہوتا، فانوس کو بوسہ دیتا، اس پر اپنی آنکھیں ملتا اور حضرت فانوس کو اُس کے سر پر رکھتے، اس کے بعد وہ واپس اپنی جگہ پہنچ جاتا۔ واپسی پر زائرین اکثر حضرت کی دست بوسی بھی کیا کرتے اور یوں نظم و ضبط کے ساتھ سب زیارت سے مشرف ہو چکتے تو محفل برخاست ہو جاتی۔

محفلِ سماع

چونکہ حضرت قبلہ کو قادریہ چشتیہ سلسلے حاصل تھے اس لئے آپ سماع سنتے اور اس کا اہتمام کرتے۔ ابتداءً محفلِ سماع صرف سال میں تین مرتبہ منعقد ہوتی۔ ایک ۲۷ رجب کو، دوسری ۱۱ ربیع الاول کو اور تیسری گیارہویں...

ربیع الثانی کو۔ لیکن رفتہ رفتہ ہر قمری ماہ کی ۱۱ تاریخ کو محفلِ قصیدۂ بردہ و برزنجی کے بعد محفلِ سماع بھی پابندی سے ہونے لگی۔ اس عرصے میں حضرت کے محلِ مبارک کو بشارت ہوئی کہ ہر قمری ماہ کی ۱۷ تاریخ کو فاتحہ دلا کر کیلے یا پھل تقسیم کیا کرو، تو چونکہ ۱۱ تاریخ کو قصیدہ کے بعد قوالی کی وجہ سے نشست بہت طویل ہو جاتی تھی، اس لئے علاوہ فاتحہ کے حلقۂ ذکر اور قصیدۂ بردہ ۱۷ تاریخ ہی کو منتقل کر دیا گیا۔ یہاں یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے کہ حضرت کا وصال شریف بھی بالآخر اسی تاریخ کو ہوا گویا یہ وصال شریف کی تاریخ کی طرف ایک غیبی اشارہ تھا۔ اسی طرح ۲۷ رجب کی محفل کی ابتدا یوں ہوئی کہ ہر سال اس تاریخ حضرت کی والدہ محترمہ ایک بشارت کے مطابق فاتحہ حضرت امام جعفر صادق پابندی سے دلواتیں اور جب حضرت قبلہ ۲۷ رجب ہی کو تولد ہوئے تو اس تقریب کی نوعیت دوہری ہو گئی یعنی فاتحہ حضرت امام جعفر صادق اور آپ کی سالگرہ۔ والدۂ محترمہ فاتحہ بھی دلواتیں اور آپ کو پھول بھی پہناتیں۔ والدۂ ماجدہ کے انتقال کے بعد آپ نے اس عادت کو آخر تک جاری رکھا۔ فاتحہ کا انتظام کرتے، اپنے تمام اعزہ، احباب اور شہر کے مشائخین کو بذریعہ رقعہ دعوت بھجواتے۔ ضیافتِ طعام اور عشاء کی نماز کے بعد محفلِ سماع منعقد ہوتی۔ چونکہ آپ کے مریدین اور متعلقین کو اس کا بھی علم تھا کہ یہی آپ کی پیدائش کا دن ہے اس لئے کچھ لوگ آپ کی گل پوشی بھی کیا کرتے۔ جب مریدوں اور شاگردوں کا حلقہ عظیم سے عظیم تر ہو گیا تو گو آپ فاتحہ کا انتظام ضرور کروایا کرتے لیکن سب کے ذہنوں میں یہ تقریب آپ کی سالگرہ سے متعلق ہو کر رہ گئی۔ لوگ رقعہ بلا رقعہ سب ہی ذوق و شوق سے جمع ہونے لگے۔ اس موقعے پر جس جوش و خروش کا اظہار کیا جاتا تھا اس کا ایک اجمالی خاکہ برادرم ظہیر احمد قادری نے اپنے مقالے میں تحریر کیا ہے۔ خود حضرت خوش ہو کر بعض وقت فرمایا کرتے: دیکھو میاں، یہ زندہ پیر کا عرس ہے۔ یہ تقریب...

حضرت کے وصال شریف کے بعد بھی اسی جوش و خروش سے نہ صرف حیدر آباد دکن میں منائی جاتی ہے بلکہ پاکستان میں بھی اس کا اہتمام ہوتا ہے۔ سماع کی اِن محفلوں میں معیاری اردو، فارسی اور ہندی کلام پڑھا جاتا۔ جامیؒ، قدسیؒ، حافظؒ، عراقیؒ، اور امیر خسرو رحمتہ اللہ علیہم اجمعین کے کلام کے علاوہ خود حضرت کا کلام سامعین کی روحوں کو بالیدگی بخشتا۔ اردو کے دوسرے اہل دل شعراء کا کلام بھی پڑھا جاتا۔ سماع کی یہ محفلیں مقبولِ عام ہو گئیں کہ اس کے فیضان سے سبھی حاضرین سرشار ہو جاتے چنانچہ نہ صرف حضرت کے متعلقین و مریدین شریک ہوتے بلکہ دوسرے سلسلوں کے لوگ بھی بلا تکلف شرکت کو باعثِ اکتسابِ فیض جانتے۔ بطورِ خاص ۲۷ رجب اور ۱۱ ربیع الاول اور ربیع الثانی کی محفلوں میں لوگ بڑی بڑی تعداد میں شرکت کرتے۔ یوں تو ہر محفل ہی کامیاب سمجھی جاتی لیکن ایک محفل ایسی بھی ہوئی ہے جو آپ کے متعلقین کے لئے ناقابلِ فراموش بن گئی جس کا حال اختصاراً درج ذیل ہے۔

ایک یادگار محفل

حضرت کی عمر شریف کے تریسٹھویں سال ۱۱ ربیع الاول کی محفلِ سماع حضرت کے مکان موقعہ رکاب گنج میں منعقد ہے۔ آپ ہی صدارت فرما رہے ہیں۔ خادمین سے ہال پُر ہے۔ اندر خادمات بھی بڑی تعداد میں جمع ہیں۔ اہل محفل پر ابتدا ہی سے کیف و سرمستی طاری تھی کہ قوال نے خود حضرت ہی کے کلام سے ”تھام لو بتیاں ہماری، میں واری تم پہ جاؤں نبی جی“ شروع کیا۔ لوگوں نے دیکھا حضرت ہاتھ بڑھاتے جاتے ہیں اور دہراتے جاتے ہیں: ”تھام لو بتیاں ہماری، میں واری تم پہ جاؤں نبی جی“، جیسے ہاتھ میں ہاتھ دینے کی بے چینی ہو۔ شاید کوئی اور بھی ہاتھ بڑھائے آ رہا تھا۔ حضرت اٹھ کھڑے ہوتے ہیں۔ آگے بڑھنا شروع کرتے ہیں۔ اب بھی اسی طرح ہاتھ پیش کئے جاتے ہیں۔ پھر کیفیت...

بیان سے باہر ہو جاتی ہے۔ پُر آب آنکھیں، اب چھلکیں کہ اب چھلکیں۔ چہرہ سرخ دمکتا ہوا۔ کبھی چکر لگاتے ہیں، کبھی لوٹ رہے ہیں۔ حضرت کو خلافِ عادت یوں مضطرب اور لوٹتا ہوا دیکھ کر سبھی سراسیمہ ہو گئے۔ کچھ دیر بعد حضرت کی حالت غیر ہونے لگی۔ ہاتھ پاؤں ڈھیلے پڑنے لگے۔ جان سے دور وہم آنے لگے۔ سب کا شبہ یقین میں مبدل ہونے لگا۔ جسم نے حرکت ختم کر دی اور گردن ڈھلک گئی۔ دیکھنے پر پتہ چلا کہ جسم ٹھنڈا پڑ چکا ہے اور نبضیں ندارد رہیں۔ ہر طرف کہرام مچ گیا۔ لوگ دھاڑیں مارتے، ایک کے اوپر ایک، اطراف گر پڑے۔ سب نے یا رسول اللہ، یا رسول اللہ بے اختیار اور والہانہ پکارنا شروع کیا۔ اندر عورتوں نے بھی رونا اور حضور کو مدد کے لیے پکارنا شروع کیا۔ بالآخر کچھ دیر بعد رحمتہ للعالمین کی رحمت جوش میں آتی ہے۔ حضرت کے پیر کو حرکت ہوتی ہے۔ جناب کرنل سید حبیب علی اور جناب خواجہ سید نظام الدین جو سب کے نیچے حضرت کے پیروں سے لپٹے ہوئے تھے، خوشی سے چیخ پڑتے ہیں۔ بڑی مشکل سے سب کو یقین دلاتے ہیں۔ سب کی جان میں جان آتی ہے۔ سب حضرت کے گرد کھڑے ہو جاتے ہیں۔ اب غم و اندوہ کے بجائے سب خوشی و مسرت سے چھلک رہے ہیں۔ حضرت نے اٹھنے کی کوشش کی تو جناب کرنل سید حبیب علی قدیری نے سہارا پیش کیا اور آپ اٹھ بیٹھے۔ کرنل صاحب وفورِ مسرت سے قدم بوس ہوتے ہیں اور دوسرے بھی اپنے جذبات کا مظاہرہ شروع کرتے ہیں۔ قوالی جاری رہی لیکن اب کچھ اور ہی رنگِ محفل تھا۔

مسئلۂ حلتِ سماع

بعض لوگ سماع کو حرام سمجھتے ہیں اور سماع سننے والوں پر زبان کھولتے ہیں۔ وہ اس بات کا خیال نہیں رکھتے کہ جس طرح حرام کو حلال کہنا نا جائز ہے اسی طرح حلال کو...

حرام کہنا بھی تشریع فی الدین میں داخل ہے۔ ان میں سے بعض قرآن کی آیت:
وَمِنَ النَّاسِ مَنْ يَشْتَرِي لَهْوَ الْحَدِيثِ (پ ۲۱ - ع ۱۴)
سے استدلال کرتے ہیں، اور اس آیت کے تتمے:
لِيُضِلَّ عَنْ سَبِيلِ اللَّهِ (ع ۱۴)
پر توجہ نہیں دیتے۔ اگر اس تتمے کو ملا کر پڑھا جائے تو یہ بات بالکل واضح ہو جاتی ہے کہ یہ ممانعت ایسے اشعار اور محفلوں سے متعلق ہے جن کا مقصد کفر و شرک اور فسق و فجور کو پھیلانا ہے۔ حمد و نعت اور ایسے اشعار پڑھنا جس سے اللہ اور اس کے رسول کی محبت بھڑکے، روح کو بالیدگی اور ایمان کو تازگی نصیب ہو، کسی طرح اس آیت سے نکلنے والی ممانعت میں داخل نہیں ہے۔ اس آیت سے حمد و نعت کی محفلوں کی خواہ مزامیر کے ساتھ ہی کیوں نہ ہو، سماع کی حرمت ثابت کرنا ایسا ہی ہے جیسے:
لَا تَقْرَبُوا الصَّلَاةَ وَأَنْتُمْ سُكَارَى (پ ۵ - ع ۴)
سے حرمتِ نماز ثابت کرنا۔

آنحضور نے متعدد مرتبہ اشعار سنے اور خود بھی پڑھے۔ حضرت حسان ابن ثابت کو اللہ اور اس کے رسول کی طرف سے کافروں کو جواب دینے کے لئے مقرر فرمایا۔ نہ صرف آپ عہدِ اسلام کے اشعار سنتے بلکہ زمانۂ جاہلیت کے بھی ایسے اشعار سنتے جن میں کفر اور فسق و فجور کی باتیں نہ ہوتیں جیسے جاہلی شاعر امیہ بن ابی الصلت کے اشعار:
لَكَ الْحَمْدُ وَالنَّعْمَاءُ وَالْفَضْلُ رَبَّنَا
فَلَا شَيْءَ أَعْلَى مِنْكَ حَمْدًا وَلَا مَجْدَا (امیہ)
(ترجمہ) اے ہمارے رب سب تعریفیں تیرے لئے ہیں۔ تیرے ہی قبضۂ قدرت میں ساری نعمتیں اور فضیلتیں ہیں۔ نہ کوئی تجھ سے زیادہ تعریف کے لائق ہے، نہ کوئی عزت و حرمت اور بڑائی والا ہے۔
آنحضور کے زمانے میں مزامیر کے دو آلے تھے، ایک دف جس سے...

تال کا تعین ہوتا اور دوسرے نے، جس سے سُر کا تعین ہوتا۔ صحاح کی کتابوں میں ایسی متعدد حدیثیں ہیں جن کے مطابق آپ نے دف پر بھی اشعار سنے۔ اب رہ گیا نے کا سوال، تو ترمذی کی یہ حدیث نے کی حلت ثابت کرنے کیلئے کافی ہے:
عَنْ أَبِي مُوسَى رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَا مُوسَى لَقَدْ أُوتِيتَ مِزْمَارًا مِنْ مَزَامِيرِ آلِ دَاوُدَ (رواه الترمذي)
(ترجمہ) ابو موسیٰ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اے ابو موسیٰ تم کو آلِ داؤد کے مزامیر میں سے ایک مزمار (نے) عطا کی گئی ہے۔

اس حدیث شریف کے دو معنوی امکانات ہیں۔ یا تو حضرت ابو موسیٰ نے بجایا کرتے تھے اور آنحضور نے اس پر اپنی پسندیدگی کا اظہار فرمایا یا پھر اگر وہ نے نوازی نہیں کیا کرتے تھے تب بھی آنحضور نے ان کے سامنے نے کے پسندیدہ ہونے کی توثیق فرمائی۔ بخاری شریف کی جس حدیث میں بیان کیا گیا ہے کہ نے کی آواز پر آپ نے انگلیاں کانوں میں رکھ لیں اور جو صحابی اس وقت موجود تھے اُن سے فرمایا کہ سنو اب بھی آواز آ رہی ہے یا نہیں؟ اس حدیث سے بھی حرمت نکالنا یوں نادُرست ہے کہ اگر نے سننا حرام ہوتا تو آنحضرت انہیں سن کر آپ کو بتانے کا حکم نہیں دیتے بلکہ انہیں بھی حکم دیتے کہ تم بھی اپنی انگلیاں کانوں میں رکھ لو۔ یا تو وہ نے نواز بے ڈھنگے طریقے پر نے بجا رہے تھے، یا پھر کوئی اور بات تھی جس کی وجہ سے آنحضرت نے اس کا سننا پسند نہ فرمایا۔ بعد کو جو مزامیر نکلے ان کو دف اور نے ہی پر قیاس کرنا چاہیئے۔ حرمتِ غنا پر اصرار کرنے والے اپنی تائید میں دو ایک حدیثیں بھی بیان کرتے ہیں۔ لیکن آئمۂ حدیث نے ان روایات کے راویوں پر سخت...

تنقید کی ہے۔ تاہم اگر حدیثِ ممانعت کو ان اشعار اور محفلوں پر محمول کریں جو فحش اور کفر و شرک سے متعلق ہیں تو پھر تطبیق کی صورت پیدا ہوتی ہے کہ اسی حدیث میں شراب، زنا کاری، ریشمی کپڑوں اور گانے بجانے کا ذکر بھی ہے۔ جیسی مجلس ہوگی اسی قسم کے شعر بھی گائے جائیں گے۔ جیسی روح ویسے فرشتے، جیسا حال ویسا قال۔ محفلِ سماع کو ایسی مجلسِ بد سے کیا مناسبت؟ حضرت قبلہ نے ایک رسالہ سماع پر بھی لکھا ہے جس میں صحاحِ ستہ، بیہقی، شوکانی، ابنِ نعیم، ابنِ عبد البر، ابو الفرج اصفہانی، غزالی، ماوردی اور دوسری کتابوں کے حوالوں سے ثابت کیا ہے کہ غنا کی حلت سنتِ رسول اور تعاملِ صحابہ سے ثابت ہے۔ اسی طرح تابعین اور تبع تابعین نے بھی غنا سنا۔ اگر ممانعت کے حکم کو بعد کا حکم سمجھا جائے تو یہ بات قرینِ عقل نہیں ہے کہ اتنے سارے صحابۂ کرام، تابعین اور تبع تابعین کو حدیثِ ممانعت نہیں پہنچی اور وہ مرتکبِ حرام ہوتے رہے۔ اب ہم کچھ روشنی وجد و حال کے مسئلے پر بھی ڈالیں گے۔ قرآن میں ہے:
إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ الَّذِينَ إِذَا ذُكِرَ اللَّهُ وَجِلَتْ قُلُوبُهُمْ وَإِذَا تُلِيَتْ عَلَيْهِمْ آيَاتُهُ زَادَتْهُمْ إِيمَانًا وَعَلَى رَبِّهِمْ يَتَوَكَّلُونَ (پ ۹ - ع ۱۵)
(مسلمان تو وہی ہیں جن کے سامنے اللہ کا ذکر کیا جائے تو ان کے دل دھڑکنے لگتے ہیں اور جب ان کے سامنے خدا کی آیتیں سنائی جاتی ہیں تو ان کے ایمان کو ترقی ہوتی ہے، اور وہ اپنے خدا پر توکل کرتے ہیں)
تَقْشَعِرُّ مِنْهُ جُلُودُ الَّذِينَ يَخْشَوْنَ رَبَّهُمْ ثُمَّ تَلِينُ جُلُودُهُمْ وَقُلُوبُهُمْ إِلَى ذِكْرِ اللَّهِ ذَلِكَ هُدَى اللَّهِ يَهْدِي بِهِ مَنْ يَشَاءُ (پ ۲۳ - ع ۱۶)
(ترجمہ) ان کے روئیں روئیں کھڑے ہو جاتے ہیں جن کو خدا کا خوف ہوتا ہے...

پھر ان کے پوست اور دل نرم ہو جاتے ہیں یادِ خدا کی وجہ سے۔ یہ خدا کی ہدایت ہے، اس سے جس کو چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے)
فَلَمَّا تَجَلَّى رَبُّهُ لِلْجَبَلِ جَعَلَهُ دَكًّا وَخَرَّ مُوسَى صَعِقًا (پ ۹ - ع ۷)
(جب اس کے پروردگار نے پہاڑ پر تجلی فرمائی تو اس کو پارہ پارہ کر دیا اور موسیٰ چیخ مار کر گر پڑے)
مندرجہ بالا آیاتِ قرآنی کے اقتباس کے بعد ہم نہیں سمجھتے کہ اس مسئلے پر مزید وضاحت کی ضرورت ہے۔

لطفِ مے تجھ سے کیا کہوں زاہد ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں

بعض کہتے ہیں کہ بعض بزرگوں نے سماع نہیں سنا۔ جواب یہ ہے کہ قول و فعلِ رسول اور تعاملِ صحابہ کی شہادت کے بعد ممانعت تو ثابت نہیں ہوتی۔ لیکن اپنی اپنی طبیعت ہے کسی کو شعر و غنا سے زیادہ طبعی ربط ہوتا ہے اور کسی کو کم کہ ہر ایک کا ذوق جدا ہے لیکن اپنی پسند یا ناپسند کو کسی دوسرے پر عائد کرنا کسی طرح درست نہیں۔

”ساقیٔ تشنہ لباں“

از: جناب محمد اسلم قادری قدیری

ولادتِ باسعادت

آج سے ٹھیک ۱۰۸ سال پیشتر ۲۷ رجب المرجب کا چمکیلا سورج جب اپنی پوری آب و تاب کے ساتھ افق سے نمودار ہوا تو اس کی چمکیلی اور پُر نور شعاعیں نہ صرف عالم کو منور کر رہی تھیں بلکہ کسی محبوب کی آمد کا مژدہ سنا رہی تھیں اور حیدر آباد دکن کا ذرہ ذرہ کسی عالمِ ربانی کے استقبال کے لئے سرِ تعظیم خم کئے منتظر تھا۔

وہ جمعے کا دن تھا۔ جس روز کہ صبح ہی سے وقت کا ہر لمحہ اپنے اندر خوشی اور بے چینی کی سی کیفیت لئے گزر رہا تھا۔ اس جذبے میں سرشار کہ کاش مجھے ہی یہ شرف حاصل ہو، تو یہ شرف گیارہ بجے کے اس خوش قسمت لمحے نے پا ہی لیا، جس میں حضرت طورِ تجلی، قطب الارشاد، خادم القرآن، عالمِ اجل اور مرشدِ بے بدل الشیخ حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی بطنِ مادر سے عالمِ خارجی میں ظاہر ہوئے، اور حیدر آباد دکن کے محلے قاضی پورہ کی روحانی و پر کیف منتظر فضا نے جھوم جھوم کر حضرت قبلہ کے والد محترم جناب شاہ عبدالقادر صدیقی نقشبندی کے بوسے لئے۔ تمام قرابت دار و متعلقین خوشی خوشی قدم اٹھائے حضرت قبلہ کے گھر مبارکباد دینے کے لئے آنے لگے۔ اگر ظاہری اولو الامر یعنی بادشاہِ وقت نواب میر محبوب علی خان آصف جاہ سادس نے اظہارِ تہنیت کے لئے ہرکارے...

دوڑائے اور بطورِ اظہارِ عقیدت سو روپے ماہانہ منصب کا اجرا کیا تو اولو الامر باطنی یعنی آپ کے ماموں جان حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہ بہ نفسِ نفیس اپنے فرزندِ معنوی کو دیکھنے اور خوشی میں برابر کا حصہ لینے کیلئے تشریف فرما ہوئے۔ اسی طرح ماحول میں ہر شے مظہرِ رحمتِ امتنانی و وجوبی کے اس جانشین کی آمد پر مسرت کا اظہار کر رہی تھی۔ ہر جرس زبانِ حال سے مبروک مبروک پکار کر دنیا میں منادی کر رہی تھی کہ دیکھو ایک عظیم المرتبت ہستی کا ظہور ہو چکا ہے، جس میں کبھی نہ ختم ہونے والا فیوض و برکات کا ایک اور چشمہ، کبھی نہ سوکھنے والا علم کا ایک اور دریا ہمیشہ پیاسوں کی پیاس بجھانے کیلئے بہہ نکلا۔

نسبتِ عالی

کیوں نہ ہو، آپ کی نسبت والد ماجد کے ذریعے ”مَعَنَا“ (لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا) کے مخاطب ثانی اثنین حضرت ابو بکر صدیق سے تھی اور والدہ ماجدہ کی طرف سے تو خود مدینۃ العلم کے پیارے نواسے سے تھی۔ اسی لئے حضرت قبلہ نے اپنے نسب کے متعلق خود فرمایا:۔

صدیق کا پوتا ہوں، نواسہ ہوں علی کا نورِ نظر ہوں حضرتِ پیرانِ پیر کا (حسرتؔ)
اور: دستِ رب العلیٰ میں کٹھ پتلی ہوں
چلتا پھرتا بھی ہوں اور مردہ بھی ہوں دادا صدیق اور مرشد صدیق
صدیقی ہوں جناب صدیقی ہوں (حسرتؔ)
ابتدائی حالات

حضرت قبلہ کی پرورش بڑے ناز و نعم اور اہتمام سے شروع ہوئی اور اللہ کی دین کہ ابتدا ہی سے دین کی طرف انتہائی رغبت، طبیعت میں سلامتی اور اعتدال، ذہانت بے مثال...

حافظہ خداداد، صحت قابلِ رشک، گویا ہر جہت با جمال و با کمال تھی۔ ان تمام باتوں نے مل کر تعلیم و تربیت کے تمام مراحل آسان کر دئیے۔ سات سال کی عمر میں حضرت قبلہ اپنے والد بزرگوار کے ہمراہ لغرضِ حج و زیارتِ حجاز تشریف لے گئے۔ وہاں حضرت شاہ عبدالغنی نے توجہ فرمائی اور اپنی روحانیت سے مستفیض فرمایا۔ اسی وقت سے حضرت قبلہ کو کشف شروع ہو گیا۔

آپ کی تعلیم حیدر آباد دکن کے مشہور مدرسے مدرسہ دار العلوم میں ہوئی جس نے بالآخر جامعہ عثمانیہ کا روپ دھار لیا اور کل عالم میں شہرت پائی۔ اللہ تعالیٰ نے وہاں آپ کو اساتذہ بھی ایسے فراہم کئے جن کا شمار ائمۂ فن میں بجا طور پر کیا جا سکتا ہے۔ یہاں سے آپ نے مطلوبہ امتحانات میں امتیازی کامیابی حاصل فرمائی۔ آپ نے مولانا محمد سعید سے درسی کتابیں پڑھیں، حبیب ابوبکر بن شہاب سے عربی علوم کی انتہائی تعلیم حاصل کی، مولانا سید نادر الدین اور مولانا عبد الصمد سے منطق و فلسفہ پڑھا۔ ان جلیل القدر استادوں کا جہاں ان کے علم و فضل کی وجہ سے تذکرہ ملتا ہے وہیں حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صدیقی جیسے شاگردوں کی وجہ سے بھی ان کے نام کو جلا و بقا ملتی ہے۔

خدماتِ سرکاری

امتحانات میں کامیابی کے فوراً بعد آپ کا تقرر مدرسہ دار العلوم میں بحیثیتِ استاذ کے بلا درخواست کر دیا گیا۔ جب مدرسہ دار العلوم کو ترقی دیکر کلیہ عثمانیہ بنایا گیا تو جہاں کل ہند بنیاد پر اساتذہ کا انتخاب ہوا آپ کو شعبۂ دینیات کی صدارت سونپی گئی اور آپ حدیث کے پروفیسر مقرر ہوئے۔ آپ کے شعبے میں جو لوگ کام کرتے تھے وہ سب اپنے عہد کے چوٹی کے استاد تھے۔ مولانا سید شیر علی علم الکلام میں فقید العصر تھے، مولانا عبد الواسع تفسیر کے مسلم الثبوت ماہر تھے، مفتی عبد اللطیف فقہ میں بے بدل تھے۔ اسی طرح مولانا...

احمد حسین، علامہ شمسی، مولانا سید ابراہیم، مولانا سید غلام نبی وغیرہ ہر شخص اپنے فن کا ماہر تھا۔ حضرت قبلہ ان سب علماء کے صدر بنائے گئے۔ آپ اسی علمی جلالت پر وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہونے تک برقرار رہے جبکہ اس عرصے میں کلیہ عثمانیہ، جامعہ عثمانیہ بن چکا تھا۔ یہاں آپ کو نہ صرف اعلیٰ جماعتوں کی تعلیم دینا ہوتا تھا بلکہ شعبے کے انتظامات بھی بحیثیتِ صدرِ شعبہ کے آپ کے فرائض میں داخل تھے۔ جامعہ عثمانیہ کے ساتھ ساتھ جب ایک علیحدہ خالص دینی مدرسے، مدرسہ نظامیہ کا قیام عمل میں آیا تو آپ وہاں پر بھی مختلف فرائض انجام دیتے رہے۔ چنانچہ وظیفۂ حسنِ خدمت سے سبکدوشی کے بعد آپ مدرسہ نظامیہ کے اعزازی ناظم مقرر ہوئے اور آپ نے یہ فرائض بھی کئی برسوں تک بحسن و خوبی انجام دیئے۔ آپ نے اپنے اثر و رسوخ اور انتظامی قابلیت کی بناء پر اس مدرسے کو باقاعدہ طور پر حکومت سے جامعہ نظامیہ منوا لیا اور جامعہ نظامیہ کے علاوہ آپ نے دائرۃ المعارف کی علمی اور انتظامی کمیٹیوں میں بحیثیتِ رکنِ اعزازی جو خدمات انجام دیں وہ ناقابلِ فراموش ہیں۔

اخلاقِ کریمیانہ

مذکورہ تدریسی اداروں میں ایک عالم و صوفی کا اعلیٰ کردار و اخلاق، فرض شناسی اور انتظامی قابلیت دوسروں کے لئے نمونہ تھی اور تمام اساتذہ اور طلباء آپ کی دل سے تکریم کرتے تھے۔ آپ کا طرزِ عمل طلباء سے انتہائی مشفقانہ تھا۔ اپنی طویل تدریسی زندگی میں نہ صرف یہ کہ آپ نے اپنی زبانِ مبارک سے طلباء کیلئے کبھی درشت الفاظ نہیں نکالے بلکہ آپ کو ہر وقت متبسم ہی دیکھا گیا۔ اس کے علاوہ عام بول چال اور گفتگو کے دوران بھی آپ کے چہرۂ انور پر وہی تازگی اور مسکراہٹ نمایاں رہتی۔ لیکن انتہائی خوشی کی حالت میں بھی آپ کو کبھی قہقہہ مار کر ہنستے ہوئے نہیں دیکھا گیا۔ رنج و غم...

اور بیماری اور دوسرے دنیوی آفات کے وقت جبکہ عام طور پر پریشان ہونا اور تکلیف کا اظہار کرنا طبعی بات سمجھی جاتی ہے، آپ اس وقت بھی مطمئن اور متبسم ہی دکھائی دیتے۔ جلال کی حالت میں رنگت میں اس طرح کی سرخی اور تمتماہٹ پیدا ہوتی کہ سب کو آپ کی ناراضی کا علم ہو جاتا۔ تاہم کرختگی اور جھنجھلاہٹ کے وہ آثار پھر بھی نمایاں نہیں ہوتے جس سے غالباً بہت سے ثقہ لوگوں کا بھی بچنا مشکل ہے۔ ممکن ہے بادی النظر اس کو کوئی اہمیت نہ دیں لیکن اہل نظر جانتے ہیں کہ یہ ایک بہت ہی مشکل بات ہے اور اس پر وہی کاربند رہ سکتے ہیں جن کو اللہ نے پائے استقلال سے سرفراز فرمایا ہے اور جو ظاہر و باطن صبغۂ محمدی سے رنگین ہے۔ چنانچہ حضرت قبلہ کے معالج خصوصی جناب ڈاکٹر سید ضیاء الحق آپ کے صبر و استقلال کے متعلق یوں بیان فرماتے ہیں کہ وصال سے کچھ روز پہلے جب آپ اسکیوریکٹل ایبسس (Ischiorectal Abscess) میں مبتلا ہوئے تو مجبورا ًعمل جراحی کی تجویز پیش کی گئی، چنانچہ ایک سرجن کی خدمات حاصل کیں جو اتفاق سے ہندو تھا۔ آپ نے عمل جراحی کی تجویز سے تو اتفاق کیا لیکن بیہوشی کی دوا سونگھنے سے انکار فرمایا۔ آپ نے ہدایت کی کہ جب تم نشتر لگانا چاہو تو مجھے بتا دینا۔ جب تمام تیاریاں مکمل ہو گئیں تو آپ کو اطلاع دی گئی کہ اب نشتر لگنے والا ہے اور اس کے بعد عمل جراحی شروع کیا گیا، جو کہ ایک بہت ہی تکلیف دہ آپریشن سمجھا جاتا ہے۔ آپ نے نہ سسکی لی اور نہ کسی قسم کی کوئی حرکت کی۔ پورے آپریشن کے دوران مسلسل مطمئن، خاموش اور حالت استغراق میں لیٹے رہے۔ جب آپریشن ختم ہو گیا تو جناب ڈاکٹر ضیاء الحق نے آپ کو اطلاع دی کہ آپریشن ختم ہو چکا ہے، آپ مسکرائے اور سرجن کی طرف متوجہ ہوئے اور اس کا انگلش میں یوں شکریہ ادا کیا: ”Thanks God and thanks to you“۔ ہندو سرجن آپ کے اس صبر و استقامت...

سے بہت متاثر ہوا اور کہنے لگا کہ ہم نے گُروؤں کی باتیں سنی تھیں، مگر آج اسے دیکھ لیا، پھر خود ہی سرجن کو فیس پیش کی تو اُس نے لینے سے ہزار انکار کیا لیکن آپ بالکل نہیں مانے۔ نرمیٔ طبع کے باوجود اللہ نے آپ کو وہ سطوت عطا فرمائی تھی کہ نہ صرف واقفِ حال بلکہ انجان بھی آپ سے کسی قسم کی بے ادبی یا گستاخی کی جرات نہ پاتا اور پہلی ہی ملاقات میں مرعوب ہو جاتا۔

اجازت و خلافت

حضرت قبلہ کی پوری زندگی علمی خدمات اور فیوضِ روحانی پہنچانے میں گزری۔ حضرت کے پیرِ طریقت حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہ تھے جو کہ اپنے زمانے کے قطب تھے اور جن کے روحانی مقام کا یہ حال تھا کہ اس دور کے بڑے بڑے اہل کمال نے آپ سے روحانی فیض حاصل کیا۔ اس کے علاوہ حضرت قبلہ کو اپنے والد بزرگوار حضرت شاہ عبدالقادر صدیقی نقشبندی، حضرت نقیب الاشراف پیر حسام الدین محمود سجادہ نشین روضہ بغداد شریف اور حضرت شاہ احسان الحق فاروقی سے بھی متعدد سلسلوں کی اجازت و خلافت ملی۔ آپ صحیح معنوں میں ایک درویش، خدا پرست اور عارف باللہ تھے۔ ایسے ہی بزرگوں کے بارے میں یہ شعر صادق آتا ہے:۔

جب مسندِ فقر پہ بیٹھ گئے شاہی کی تمنا کون کرے جب مالکِ کونین اپنا ہو کونین کی پروا کون کرے

یہی وہ امتیازی شان تھی کہ تشنگانِ علم و فضل اور طالبانِ رشد و ہدایت آپ کے روحانی و علمی چشمۂ فیض سے شادکام و بامراد ہو کر لوٹتے تھے۔ کیوں نہ ہو، حضرت کی یہ دعا مستجاب تھی:۔

تو اپنے خزانے سے یارب مجھے اتنا دے دیتا ہی چلا جاؤں ہر شخص کو جو مانگے (حسرتؔ)
اہم تعلیمات

حضرت قبلہ کی تعلیم کا اصل اصول عدمیتِ اصلی پر رہنا، بے ارادہ جینا، مقصود بالذات صرف خدا ہونا، کسی چیز سے اعراض نہ کسی چیز پر اصرار، مشیت کا سمجھنا، اس کے مطابق ہو جانا، تحتِ حکم چلنا، اپنے یا کسی اور کے ارادے کو دخل نہ دینا، فکر و عمل میں اخلاص رکھنا اور عبدیت کو اپنا سرمایۂ ناز سمجھنا ہے۔

وسیلہ

حضرت قبلہ کی تعلیم کا اہم جزو وسیلہ ہے۔ آپ فرماتے تھے: دینے والا تنہا خدائے قدوس ہے لیکن دستِ ظاہری سے عطا ہو رہی ہے۔ عرفاء کے پاس ”أَنَا مِنْ نُورِ اللَّهِ وَكُلُّهُمْ مِنْ نُورِي“ اور ”اللَّهُ يُعْطِي وَأَنَا قَاسِمٌ“ ثابت ہے۔

نہ اٹھا ہے نہ اٹھے گا کبھی یہ بیچ سے پردہ تو اے نورِ خدا بیشک نقابِ روئے وحدت ہے (حسرتؔ)

لہٰذا کوئی اہل اللہ راست خدائے تعالیٰ سے نہیں لے سکتا۔ حضور کے واسطے کے بغیر عرفان و وجدان تو کیا ایمان بھی نصیب ہونا ناممکن ہے۔ یہاں تک کہ عطائے وجود بھی رحمتِ امتنانی کے اس مظہر یعنی حضور کے ذریعے ہی سے ہوتا ہے۔ جانے نہ جانے سب اسی وسیلۂ عظمیٰ سے مستفیض ہو رہے ہیں۔ یہ اور بات ہے کہ بعض کیلئے یہ واسطہ اس قدر لطیف ہو جاتا ہے کہ خود نظر نہیں آتا اور سالک ایسا محسوس کرتا ہے جیسے وہ راست خدائے تعالیٰ سے لے رہا ہے۔ حالانکہ یہ واسطہ جوں کا توں موجود ہے۔ ایسی صورت میں حقیقتِ محمدیہ کی مثال اس چشمے یا عینک کی ہے جس کی مدد سے آدمی سب کچھ دیکھ رہا ہے لیکن دیکھتے وقت چشمہ یا عینک خود نظروں سے مستور ہے۔ ظاہر ہے کہ ایسے موقعے پر چشمے کا کام دکھانا ہے نہ کہ خود دکھائی دینا۔

میں یہ عینک لگا کر جس کو چاہوں دیکھ لیتا ہوں اگر آنکھوں پہ یہ عینک نہ ہو پھر نور ظلمت ہے (حسرتؔ)

اور یہ بات تو بالکل واضح ہے کہ نبی کریم کے وسیلے اور واسطے کے بغیر نہ ہم نے کلامِ الٰہی سنا اور نہ سمجھا۔ احکامِ خداوندی حضور ہی سے ہم تک پہنچے ہیں۔ یہ نہ ہوتا تو ہم احکامِ خداوندی کا کس طرح امتثال کرتے۔ دنیا میں ہمارا آنا ماں باپ کے واسطے سے ہے، تعلیم و تربیت استاد کے واسطے سے ہے، اسی طرح زندگی میں آدمی خواہ پسند کرے یا نہ کرے قدم قدم پر کسی نہ کسی واسطے سے سابقہ پڑتا ہے۔ بھلا واسطہ جو کہ باری تعالیٰ کی مشیت سے ہے کس طرح ترک کیا جا سکتا ہے؟ رضائے الٰہی اور قربِ خداوندی تو بعد کی بات ہے، ”محمد رسول اللہ“ کا اقرار کئے بغیر نہ ایمان کی تکمیل ہوتی ہے نہ اسلام کی توثیق ہوتی ہے۔ کلمۂ طیبہ میں ”لا إله إلا الله“ کے ساتھ ”محمد رسول اللہ“ بھی لگا ہوا ہے اور کلمۂ طیبہ کا ایسا جزوِ اعظم ہے کہ وہ کلمے سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ اگر کوئی شخص صرف ”لا إله إلا الله“ کا اقرار کرے تو اس کا مسلمان ہونا ضروری نہیں لیکن صرف ”محمد رسول اللہ“ کا اقرار و توثیق کرے تو یقیناً اُس نے اللہ کی الوہیت اور حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی رسالت کا اقرار کر لیا، اور اس طرح اس کا اسلام پوری طرح ثابت ہے۔

شیخ

اسی طرح آپ کے پاس شیخ سے نسبت کا صحیح اور درست ہونا بہت ہی بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ مرشدِ کامل فنا فی الرسول ہوتا ہے اور طالب کی ”عَلَى مِنْهَاجِ النُّبُوَّةِ“ رہنمائی کرتا ہے۔ اسی لئے طالب کیلئے ضروری ہے کہ وہ اپنے مرشدِ کامل کی اتباع کرے اور اس کے رنگ میں رنگ جائے۔ آپ فرماتے: مرید ہونے سے پہلے پوری طرح اطمینان کر لینا چاہیئے...

کہ مرشد وہ شخص جو فنا فی الرسول ہی نہ ہو فنا فی اللہ کیسے ہو سکتا ہے، کہ مرشد ہی وہ منبعِ فیض ہے جس سے وابستگی اور اس کے ذریعے فیضانِ محمدی طالب تک پہنچتا ہے اور خداوندِ قدوس کی معرفتِ صحیح اور قرب سے سرفرازی ہوتی ہے۔

دیکھ سمجھ کر دینا ہاتھ ورنہ پیچھے ندامت ہے (حسرتؔ)

جہاں اطمینانِ خاطر کے بعد مرشد کو اختیار کر لیا تو پھر پوری دلجمعی سے اس پر قائم رہنا چاہیئے۔

حضرت قبلہ کو متعدد مردانِ باخدا نے اپنے اپنے سلسلوں کی اجازت و خلافت عطا فرمائی۔ اس سے یہ تسامح ہرگز نہیں ہونا چاہیئے کہ آپ اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہ کے علاوہ دوسروں کی طرف اپنے طور پر رجوع ہوتے تھے بلکہ یہ بے طلب عطا تھی۔ اس طرح فیضانِ محمدی جو مختلف سلسلوں میں جاری تھا آپ تک موہبت کی قسم سے پہنچایا گیا جسے آپ نے اپنے شیخ کی ایماء و اجازت سے بسر و چشم قبول کیا۔ حضرت قبلہ کو اپنے پیرِ طریقت سے شدید والہانہ محبت و عقیدت تھی۔ اس کا اظہار اس وقت بھی بار بار ہوتا جب حضرت قبلہ مرجعِ عام و خاص بن چکے تھے۔ آپ اپنے مرشد کے نہ صرف فرزندان کی بلکہ پوتوں کی یوں تعظیم و تکریم فرمایا کرتے تھے کہ دوسرے اہل طریقت کو بھی اپنے پیر اور ان کے گھر والوں کی کس طرح عزت کرنی چاہیئے، اس کا درس ملتا۔

صبغۂ محمدی

حضرت قبلہ ولیٔ کامل تھے اور تحتِ قدمِ محمدی۔ اسی لئے آپ کی ساری زندگی حضور کی صفات کا مظہر تھی۔ یوں آپ کا ظاہر و باطن سرکارِ نامدار کے رنگ میں رنگا ہوا تھا۔ اگر حضور کی ظاہری زندگی کا مطالعہ کیا جائے تو پتہ چلے گا کہ ایک طرف آپ دینِ حق کے پہنچانے والے ہیں...

تو دوسری طرف ایک مصلح۔ ایک طرف آپ اعلیٰ ترین سیاست کار ہیں تو دوسری طرف اعلیٰ ترین قانون ساز۔ ایک طرف آپ بہترین منتظم ہیں تو دوسری طرف عظیم ترین سپہ سالار۔ ایک طرف آپ کامیاب ترین معلمِ اخلاق ہیں تو دوسری طرف اس کا ایسا عملی نمونہ پیش کرنے والے ہیں کہ اتباع کرتے ہی بنے۔ ایک طرف آپ فصاحت و بلاغت میں جواب نہیں رکھتے تو دوسری طرف ایک اجڈ، غیر تعلیم یافتہ اور علم و ادب سے مکمل عاری بدوی بھی آپ کی بات کو پوری طرح سمجھتا اور وہ بھی اس طرح کہ آپ کی گفتگو کی روح اس کے دل میں اتر جاتی۔ یہ تو وہ باتیں ہیں جو مجھ جیسے ایک عام آدمی کی سمجھ میں بھی آ سکتی ہیں لیکن باطنی احوال و واردات و کیفیات جو کہ حضور سے خاص ہیں، تحتِ قدمِ محمدی اولیاء کو آپ کے واسطے سے نصیب ہیں۔ ان میں اقتضائے وقت کا پورا کرنا اور ہر عالم اور ہر محل میں پورے علم و وجدان کے ساتھ اس کو اپنا حق دینا شامل ہے۔

لہٰذا حضرت قبلہ بھی تحتِ قدمِ محمدی ولی ہونے کے باعث اقتضائے وقت کا پورا پورا لحاظ فرماتے جو کہ آپ کی ظاہری زندگی سے بھی نمایاں ہے۔ اگر آپ ایک طرف اہل خانہ کی دیکھ بھال فرماتے تو دوسری طرف جامعہ میں ایک بہترین استاد اور منتظم نظر آتے۔ کہیں مدارس کو جامعات تک ترقی دلوانے کے لئے کوشاں رہتے تو کہیں دنیاوی حکومت کے عہدیداروں سے صلاح مشورے کرتے نظر آتے۔ ایک طرف مریدین، معتقدین اور متعلقین کا حق ادا ہو رہا ہے تو دوسری طرف دیگر دینی علوم کے طالبوں کی پیاس بجھائی جا رہی ہے اور مختلف فنون کے طالب بھی آپ سے بھرپور استفادہ کر رہے ہیں۔ ایک طرف درس و تدریس کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف بلند پایہ تصنیفات و تالیفات کی تیاری میں کوشاں نظر آتے ہیں تاکہ اس دنیا سے رحلت کے بعد بھی آپ کے علمی فیضان سے طالبین فائدہ اٹھا سکیں۔ حضرت قبلہ نے اپنے متعلقین و متوسلین کو اقتضائے...

۱۲۱
وقت کی تعلیم دینے کا بطور خاص اہتمام کیا۔ جو اقتضائے وقت کو پیشِ نظر نہیں رکھتے ان سے دامانِ محمدی چھوٹ جاتا ہے۔ محمدی 'انا الحق' کا نعرہ نہیں لگاتا بلکہ وہ صرف 'حق' اور 'حق' کا نعرہ لگاتا ہے۔ 'انا الحق' کا نعرہ اس بات کا غماز ہے کہ ابھی صرف ادھوری بات منکشف ہوئی ہے اور اس میں بھی خلط ملط ہے۔ جب فنائیتِ تام آتی ہے تو وہاں انانیتِ صغریٰ کا کہاں پتہ رہتا ہے؟ وہاں تو صرف حق ہی حق رہ جاتا ہے۔ ایسا سالک 'انا الحق' کی بجائے صرف 'حق حق' کا نعرہ لگا سکتا ہے۔ اس کی خودی کھوئی جاچکی ہوتی ہے۔ اُس کی انا باقی ہی کب رہتی ہے کہ وہ اس کا تذکرہ کرے، اسی لئے حضرت قبلہ فرماتے ہیں:—

تو بھی موجود اور حق بھی موجود ظالم یہ شرک و خود پرستی کب تک (حسرت)
شریعت و طریقت کا باہمی ربط

حضرت قبلہ کی تعلیمات میں شریعت و طریقت دو مختلف نظام نہیں بلکہ ایک ہی تعلیمِ محمدی ہے جس کے یہ دو رخ ہیں۔ کسی باطنی احوال میں کوئی صحیح حالت اور کوئی صحیح واردات ایسی نہیں آتی جس کیلئے سالک کو خلافِ شریعت گفتگو کی ضرورت پڑے بشرطیکہ سالک کی معرفت درست ہو اور وہ ہر تجربے کو اس کے محلِ خاص میں رکھ سکے ۔ حضرت قبلہ کی تعلیم کے زیرِ اثر جو لوگ ہیں وہ صرف یہی کہہ سکتے ہیں:—

رخ سے پردہ اٹھا تو کیا دیکھا دیکھ سکتا تب ہی کہ میں رہتا
ہم خودی کو جہاں پہ کھو بیٹھے کچھ وہیں سے ہمیں پتہ ملتا
ایک بے رنگ کے نشاں رنگیں یہ نہ کہتا تو اور کیا کہتا

حضرت قبلہ کی تعلیم میں 'ہمہ' کی گنجائش نہیں ۔ آپ تو 'اوست' کی تعلیم دیتے

۱۲۲
تھے۔ اس اجمال کی تفصیل یہ ہے کہ ایک مقام کے اعتبار کو دوسرے مقام کے اعتبار سے متصادم ہونے نہ دینا ، ما بہ الاشتراک کے کمالِ حضور کے وقت ما بہ الامتیاز کا حق ادا کرنا ، ہر حقیقت سے اس کی اقتضاء کے مطابق سلوک کرنا اسلامی تصوف کا خاصہ ہے ، ذرا سی غفلت کی جائے تو پھر یا تو شرک ہو جاتا ہے یا زندقہ و الحاد۔ ایک طرف کھائی ہے تو دوسری طرف خندق ، یہ راستہ دمِ شمشیر سے زیادہ باریک ہے ۔

تمام بزرگانِ دین کی کتابیں ، رفعِ قیود ، کشفِ محجوب ، التفات الی الاطلاق سے بھری ہوئی ہیں ۔ تمام اساتذۂ فن ، اہلِ علم ، صاحبِ تمیز تنزیہ پر زور دیتے ہیں ، توحید کی اہمیت ظاہر کرتے ہیں ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ محسوسات کی طرف تمام لوگوں کی توجہ ہے اور اس قدر قوی توجہ ہے کہ غیر محسوس سے اگر انکار نہ بھی ہو تو غفلتِ عظیم تو ضرور ہے ۔ ایسی حالت میں مطلق کی طرف توجہ دلانا ، توحیدِ وجودِ حقیقی کی تاکید کرنا کچھ بیجا نہیں ۔ جو برف میں اکڑ گیا ہو اسے آگ سے سینکنا عین حکمت ہے ۔ جو عشقِ خداوندی میں عقل و خرد سے گزر جائے اور قول 'اذْكُرُوا اللهَ حَتَّى يَقُولُوا مَجْنُون' کا مصداق بن جائے ، گو وہ مجنون ہے لیکن ایسا مجنون ہے جس کیلئے 'دیوانے پر قرباں ہے داناؤں کی دانائی' بجا طور پر کہا گیا ہے ۔ جس کا ناپ تول بالکل صحیح ہو اور 'وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ' میں داخل نہ ہو ، اس کے کیا کہنے ، وہ محمدی ہے ۔ اگر ایک شخص ایک اعتبار سے حکم لگائے اور دوسرا ایک اعتبار سے نفی کرے ، تو حقیقت میں دونوں میں تنازعہ اور تناقض نہیں ہے ، جیسا کہ زید گھر میں ہے ، بازار میں نہیں ہے ، یا زید عمرو کا بیٹا ہے ، بکر کا بیٹا نہیں ہے ، یا جیسے زید خالد کا سالا ہے اور ولید کا بہنوئی ہے ۔

دو ذات ، دو وجود

حضرت قبلہ فرماتے دیکھو، میں اپنے

۱۲۳
بچوں سے بڑا ہوں ، ان سے پہلے پیدا ہوا ہوں ۔ پیدا ہونا وجود نہیں تو کیا ہے؟ میری ذات اور بچوں کی ذاتیں جدا جدا ہیں۔ ان پر جدا جدا آثار مرتب ہو رہے ہیں۔ میں بڑا ہوں ، وہ چھوٹے ہیں۔ میں باپ ہوں ، وہ بچے ہیں ۔ آخر ذات مرجعِ صفت ہی کو تو کہتے ہیں۔ پھر ممکن کا بالغیر وجود اور باطل اعتباری ذات ، اور واجب کا بالذات وجود اور ذاتِ حقہ کیونکر ایک ہو سکتی ہے ؟ یہ اہلِ مباینت کا مسلک ہے۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کی نظر عالمِ شہادت سے اوپر نہیں جاتی ۔ وہ ذات و وجودِ حق کو ذات و وجودِ ممکن سے بالکل جدا سمجھتے ہیں ۔

دو ذات ، ایک وجود

بعض کہتے ہیں کہ ذاتِ واجب اور ذاتِ ممکن ، دو جدا جدا امور ہیں مگر وجود ایک ہی ہے۔ ان حضرات کا مقصد یہ ہے کہ مرجعِ محامد ذاتِ حق کو ، اور مرجعِ نقائص ذاتِ ممکن کو سمجھنا چاہیئے ۔ عیوب و نقائص کو ذاتِ حق کی طرف نسبت نہ دیں یہ لوگ وجود سے وجودِ حقیقی یا وجودِ بالذات مراد لیتے ہیں۔ ذاتِ ممکن در اصل معلومِ الٰہی ہے اس لئے وہ اس کو غیر مجعول سمجھتے ہیں ۔ ان بزرگوں کے پیشِ نظر علمِ الٰہی کی قدامت ہے۔ علمِ الٰہیِ فعلیِ تفصیلی میں تمام حقائق ایک دوسرے سے باہم ممتاز ہیں ۔ مگر موجود فی الخارج اور مرتب علیہ آثار نہیں ۔ یہ وجودِ علمی در اصل وجودِ خارجی نہیں ۔ اس لئے اس کو وجود کہنا غلط ہے اور اس کیلئے ایک علیحدہ اصطلاح 'ثابت فی علم اللہ' استعمال کی جاتی ہے ۔ یہ 'ہمہ از اوست' کا مسلک ہے۔

ایک ذات ، دو وجود

جن حضرات کی نظر مرتبۂ احدیت تک پہنچتی ہے وہ ایک ہی وجود و ذاتِ حقہ کو مانتے ہیں۔ وہ ماسوا اللہ کو معدوم بالذات مانتے ہیں

۱۲۴
مگر ہر شے اور اس کے احکام کو اپنے اپنے مرتبے میں درست سمجھتے ہیں اور حفظِ مراتب کو ضروری خیال کرتے ہیں ۔ حالتِ فنا کا حکم اور ہے کہ سالک کی نظر ذاتِ حقہ کی طرف رہتی ہے۔ جو لوگ ما بہ الامتیاز کا لحاظ نہیں کرتے ، حقائقِ اشیاء کے قائل نہیں ، احکام و آثار کو صرف منہ سے نہیں مانتے ، آکر پڑتی ہے تو وہی کرتے ہیں جو اہلِ تحقیق کرتے ہیں۔ وہ اپنے تئیں خود کو وحدت الوجود کا قائل سمجھتے ہیں ۔ دراصل وہ وحدت الموجود کے قائل ہیں جو کہ ایک غلط مسئلہ ہے۔ یہ لوگ ادعائے الوہیت میں مخمور ہیں ، ہم معنی معبودیت سے معمور ہیں۔ وہ اپنے خیال میں اپنے لئے وجودِ بالذات ثابت کر کے آپے سے باہر ہیں ۔ ہم اپنے عدمِ ذاتی پر نظر کر کے وارفتہ ہیں ۔ ان کا ادعا ہے 'میں خدا ہوں' ، ہمارا دعویٰ ہے 'میں نہیں ہوں' ۔ پس جب اس کی طرف نظر ہو تو پھر 'ہمہ اوست' نہیں 'اوست ہی اوست' ہے۔ وہی ایک ذاتِ حقہ ہے جو عین وجود ہے ۔

آپ تلقین فرمایا کرتے: اکیلے میں مقیدات کے کوئی حقوق متعلق نہیں ہوتے۔ ایسے میں صرف مطلق کی طرف توجہ ہونا چاہیئے ۔ اکیلے میں اگر 'لِي مَعَ اللهِ وَقْتٌ' سے اکتسابِ فیض کی طلب ہونی چاہیئے تو جب سب کے ساتھ ہوں تو 'مَا زَاغَ الْبَصَرُ وَمَا طَغَى' کی جد و جہد ہونی چاہیئے ۔ جب لوگوں سے ملو تو حق سے غفلت کے بغیر ملو۔ ادائے حقوقِ خلق بھی پوری طرح سے ہونا چاہیئے کہ یہی طریقۂ محمدی ہے۔ مخلوقات پر توجہ کے وقت بھی یہ بات پیشِ نظر رکھنی چاہیئے کہ جو صورتِ ممکن سامنے ہے وہ علمِ الٰہی سے آرہی ہے بلکہ علمِ الٰہی ہی میں ہے اور خارج میں صرف وجودِ خارجی ہے، جو اپنے شدتِ ظہور کی وجہ سے مستور ہے۔ بلا تمثیل یوں سمجھو کہ آئینۂ وجودِ حق میں تمام مخلوقات کا ظہور ہے اور یہ ظہور بھی علمِ الٰہی کے مطابق ہے۔ اگر آئینہ نظر

۱۲۵
آجائے تو وہ آئینہ نہیں بلکہ شیشے کا ٹکڑا ہے ۔

جو نہ ہو اس کی نمود ہے نہ نمودِ اصلی وجود ہے کوئی کیا بتائے کمال ہے جو خیالِ شعبدہ باز میں
خود نہاں اور عیاں اس سے نہاں ہائے جہاں حیرت انگیز ہے پیدائی کا پنہاں ہونا (حسرت)
قربِ فرائض

حضرت قبلہ کی تصوف کی تعلیم کا ایک اہم مسئلہ اور آپ کی کیفیات کا اہم محور یعنی قربِ فرائض کے متعلق خود حضرت ہی کی عبارات سے خلاصہ ملاحظہ ہو۔ آپ فرماتے تھے: 'قربِ الٰہی کی دو قسمیں ہیں: ۱- قربِ نوافل، ۲- قربِ فرائض۔
صاحبِ قربِ نوافل اپنے ارادہ سے نیک کام کرتا ہے اور صاحبِ قربِ فرائض تحتِ امرِ الٰہی کام کرتا ہے ۔ صاحبِ قربِ نوافل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ خدائے تعالیٰ اس کا ہاتھ پاؤں ہو جاتا ہے یعنی وہ تمام کام اللہ تعالیٰ سے لیتا ہے ، اور صاحبِ قربِ فرائض کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خدائے تعالیٰ کا ہاتھ پاؤں بن جاتا ہے یعنی خدائے تعالیٰ کو کچھ کام کرنا ہوتا ہے تو اپنے اس بندے سے لیتا ہے ، کسی کو کچھ دینا ہوتا ہے تو اپنے اس بندے کے ذریعے سے دیتا ہے۔ بظاہر ایسا ولی مجبور رہتا ہے۔ مگر حقیقتاً اس میں سے ارادۂ الٰہی بقدرتِ خداوندی نمایاں رہتا ہے ۔'

صاحبِ قربِ نوافل توجہ اور ہمت کا زور خوب لگاتا ہے ۔ اس کا Will Power بڑا قوی رہتا ہے ۔ اس کے برخلاف صاحبِ قربِ فرائض اپنے عدمِ اصلی پر نظر کرتا اور بے ہمت و بے ارادہ رہتا ہے۔ اس کی توجہ خدائے تعالیٰ پر رہتی ہے اور ہر شے میں اس کا جلوہ پاتا ہے ۔ لہذا تصرف کو خلافِ ادب سمجھتا ہے۔ سوائے رضائے الٰہی کے ایسے شخص کا نہ کوئی

۱۲۶
مقصد ہوتا ہے نہ مراد ہوتی ہے ۔ بندگی اس کا شیوہ ہے۔ توحید فی الارادہ اس کے اعمال کی روح ہے ۔

مقصد میرا وہی ہے جو مطلب ہے یار کا میں اپنے اختیار میں بے اختیار ہوں (حسرت)

ایسا شخص خلیفۃ اللہ ہوتا ہے، اسی سے سب کو امداد ملتی ہے۔ نام اس کا ہے اور کام خدا کا۔ عبداللہ یا محمدی المشرب بالکل بے ارادہ اور تحتِ امر اور قربِ فرائض میں رہتا ہے ۔ اللہ تعالیٰ کو جو کچھ کرنا ہوتا ہے تو اس کے توسط سے کرتا ہے۔ سب سمجھتے ہیں کہ اس شخص کی بڑی قدرت ہے لیکن وہ اپنے آپ کو بے بس و بے طاقت جانتا ہے ، لوگ سمجھتے ہیں اس بلب کی روشنی تیز ہے اور بلب زبانِ حال سے کہہ رہا ہے کہ دھوکہ نہ کھاؤ، یہ روشنی پاور ہاؤس سے آرہی ہے ۔ ذرا کھٹکا دباؤ ، سب نور کافور ہے ۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ بدر کس قدر تاباں ہے ۔ وہ پکار کر کہہ رہا ہے کہ میری اصلی حالت دیکھنا ہو تو خسوف و کسوف میں دیکھو ، مجھے نور سے کچھ بھی حصہ نہیں ملا ۔ ظلمت میری اصل ہے ، یہ نور ، نورِ شمس ہی ہے جس کو تم دیکھ رہے ہو ۔

فصوص الحکم میں حضرت شیخ ابن العربی اسی مسئلے کو یوں بیان فرماتے ہیں اور یہ اقتباس حضرت ہی کے ترجمے سے پیشِ خدمت ہے۔
ابو عبد اللہ بن محمد قائد نے شیخ ابو سعود بن الشبل سے کہا 'آپ کیوں تصرف نہیں کرتے ؟' تو ابو سعود نے کہا 'میں اللہ تعالیٰ کو اپنے لئے جیسا وہ چاہے ، تصرف کرنے دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کا حکم ہے کہ تم اس کو اپنا وکیل بناؤ ، وکیل ہی تصرف کریگا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: وَأَنفِقُوا مِمَّا جَعَلَكُم مُّسْتَخْلَفِينَ فِيهِ (پ ۲۷ - ع ۱۷) جن چیزوں پر تم خلیفہ بنائے گئے ہو اس میں سے خرچ کرو ۔ ابو سعود نے جان لیا کہ جو کچھ ان کے ہاتھ میں ہے خود ان کا نہیں ہے بلکہ

۱۲۷
اللہ تعالیٰ کا ہے ، وہ اللہ تعالیٰ کے خلیفہ ہیں ، امین ہیں۔ پھر اللہ تعالیٰ نے ان کو فرمایا کہ یہ چیز جس پر میں نے تجھ کو خلیفہ بنایا ہے اور تجھ کو اس کا مالک بنایا، اس میں تو مجھ کو اپنا وکیل بنا ۔ ابو سعود نے امرِ الٰہی پر عمل کیا، امتثالِ حکم کیا اور اس کو اپنا وکیل بنالیا ۔ جو شخص اس حالت کو دیکھے گا اس کے لئے ایسا ارادہ و ہمت کہاں رہے گی جس کے ذریعے سے وہ تصرف کر سکتا ہے ۔ ہمت تو اس وقت کارگر ہوتی ہے جب پوری دلجمعی سے توجہ کرے ۔ اس توجہ کے وقت اپنے مقصود کے سوا اور خیال کی گنجائش نہ رکھے۔ یہ معرفت تو غیرِ حق کی طرف توجہ کرنے سے مانع ہے ، جس عارف کی معرفت تام ہو تو وہ اپنا پورا عجز و قصور ظاہر کرتا ہے ۔

بعض ابدال نے شیخ عبدالرزاق ابو مدین کو سلام کے بعد عرض کیا کہ 'جناب ابو مدین! ہم پر کوئی چیز دشوار نہیں، جیسا چاہتے ہیں تصرف کرتے ہیں ، اور آپ پر بہت سی چیزیں دشوار ہو جاتی ہیں، حالانکہ ہم کو آپ کے مقام کی آرزو اور رغبت ہے۔' واقعی حالت ایسی تھی باوجودیکہ ابو مدین کے پاس ابدال کا مقام بھی تھا اور اس مقام کے سوا بھی تھا ۔ باوجود اس ضعف و عدمِ تصرف کے آپ نے سنا ابدال نے ابو مدین سے کیا درخواست کی؟ اس لئے کہ یہ عجز و عدمِ تصرف اس سے ہے جو عبدیت، کمالِ معرفت اور توحید سے پیدا ہوتی ہے۔ رسول اللہ اسی مقامِ عبدیت، توحیدِ مطلق، فنائے صفات بلکہ فنائے ذات کے مرتبے میں بامرِ الٰہی اپنی عاجزی اور عدمِ علم کو یوں ظاہر فرماتے ہیں: 'مَا أَدْرِي مَا يُفْعَلُ بِي وَلَا بِكُمْ إِنْ أَتَّبِعُ إِلَّا مَا يُوحَى إِلَيَّ' (پ ۲۶ ع ۲) 'مجھے نہیں معلوم کہ اللہ مجھ سے کیا کرے گا اور تم سے کیا ، میں تو اسی حکم کی اتباع کرتا ہوں جس کی مجھے وحی ہو'۔ پس رسول اسی چیز کا حکم دیتا ہے جس کی وحی اس کو کی جائے۔ اس کے سوا اس کے پاس

۱۲۸
کوئی حکم نہیں ۔
ہمارے حضرت نے شیخ ابن العربی کے اس مضمون پر اس نکتے کا اضافہ فرمایا ہے: 'اگر تصرف کا حکم قطعی ہوتا ہے تو ایسے عارف باللہ تصرف فرماتے ہیں ۔ اگر انہیں تصرف سے ممانعت کی جاتی ہے تو باز رہتے ہیں اور اگر انہیں اختیار دے دیا جائے تو ترکِ تصرف کرتے ہیں ۔ حضرت غوثِ پاک اور دوسرے کاملین کا بھی یہی حال تھا۔ کثرتِ کرامت اقتضائے اوقات ہے ، معرفت کا تقاضہ یہ نہیں ہے کہ با اختیار ترکِ تصرف کیا جائے ۔ جب عارف اپنی ہمت و قوتِ ارادی سے عالم میں تصرف کرتا ہے تو جبر سے نہ کہ اختیار سے۔'

مزید ایک اور جگہ اس کی یوں وضاحت فرمائی ہے: 'ترکِ ارادہ اور ہے اور بالارادہ ترکِ تصرف اور ہے۔ اپنے ارادے سے تصرف کرنا، اپنے ارادے سے تصرف نہ کرنا ، یہ دونوں ارادی فعل ہیں۔ تصرف و عدمِ تصرف کا اختیار دیا جائے تو عدمِ تصرف کو اختیار کرنا جو مانعِ ذمہ داری ہے ، ترکِ ارادت ہے۔ تصرف کے وقت امتثال کرنا اور پھر وہی بے اختیاری اور عدمِ اصلی پر قائم رہنا، یہ کام نہایت مشکل اور عبدِ کامل کا ہے۔ نہ بالارادہ تصرف ، نہ بالارادہ عدمِ تصرف ، بلکہ حکمِ تصرف کے وقت تصرف ۔ غرض کہ:—'

ترکِ ارادی اور ہے شے اور ہی ترکِ ارادت ہے (حسرت)

بالارادہ ترک کرنا ترکِ ارادی ہے۔ ترکِ ارادی عدمِ ارادہ نہیں ہے ۔ حضرت کا اس سلسلے میں کیا مقام تھا ، وہ حضرت کے اس شعر سے واضح ہے۔

۱۲۹ اے ذات تو مجمع الکمالات
میں بھی ہوں کمالِ بے کمالی (حسرت)

حضرت نے مختلف مقامات پر لکھا ہے: 'ترکِ ارادہ قادریہ سلسلے کی تعلیمات کا محور ہے۔ اگرچہ کہ قادری بھی دو قسم کے ہوتے ہیں ، ایک وہ جو قربِ نوافل میں رہتے ہیں، دوسرے وہ جو قربِ فرائض کو پیشِ نظر رکھتے ہیں ۔'

انتباہ

بے محل نہ ہوگا اگر میں یہاں حضرت قبلہ کے ایک اور اہم انتباہی نکتے کی وضاحت کر دوں۔ آپ بطورِ خاص اس بات پر زور دیا کرتے تھے کہ غیر معصوم کی عقل اور کشف دونوں غیر قطعی ہیں لہذا صوفی و متکلم دونوں میں سے کسی کو مقدور نہیں کہ کسی اصلِ دین یا امرِ ثابت بہ وحیِ الٰہی کا انکار کر سکے کیونکہ یہ حقیقتاً تصدیقِ نبی کے خلاف ہے ۔ جس طرح ایک متکلم اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھتا اسی طرح ایک صوفی بھی اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھ سکتا ۔ اگر کسی آیتِ قرآنی یا حدیثِ صحیح میں عقلاً یا کشفاً دو امکانات سمجھ میں آئیں تو اس امکان کو قبول کرنا چاہیئے جس میں اطاعت زیادہ ہو ۔

حضرت قبلہ تلقین فرمایا کرتے تھے کہ دیکھو ، جدھر تمہارے التفات و توجہ کے کیمرے کا رخ ہوگا اسی طرف کی تصویر تمہارے خیال میں آجائے گی خواہ فوقانی یا تحتانی ۔ اگر باہر کی کوئی چیز نظر نہیں آتی تو اندرونی جذبات آئینہ ہو کر سامنے آجاتے ہیں۔ ایمانِ قلبی اگر جذباتِ روحانی اور کیفیتِ نفسی کی صورت میں آج نظر نہ بھی آئیں تو کیا ڈر ہے ۔ مرتے ہوئے دیکھ لیں گے ، قیامت میں باطن ظاہر ہو جائے گا ، علم مشہود ہو جائے گا۔ بعض لوگ بذریعۂ کشف عالمِ مثال میں دیکھنے کو اتنی اہمیت دیتے ہیں کہ صحیح العقیدہ آدمی کو معمولی عالمِ مثال

۱۳۰
کے انکشافات والوں سے کم سمجھتے ہیں لیکن ہمارے پاس یہ ثابت ہے کہ آخرت میں علم ہی مشہود ہوگا۔

حسرت جو میرے علم میں ہے جلوہ فگن آج کل آئیگا وہ بن کے تماشا مرے آگے (حسرت)

جو اس دنیا میں علمِ صحیح نہ رکھے گا وہ آخرت میں اندھا ہی رہے گا ۔ صحیح علم نہیں تو صحیح مشہود بھی نہیں۔ آپ بطورِ ثبوت استفہامیہ سوال فرمایا کرتے تھے: کیا رسول اللہ کے تمام صحابہ پر عالمِ مثال کھل گیا تھا؟ ہمارے پاس عالمِ مثال کی اہمیت نہیں، علمِ صحیح کی اہمیت ہے۔

دیکھا تم نے کیا دیکھا اس کی کتنی وقعت ہے کھیل تماشا لا حاصل مقصد اصل حقیقت ہے (حسرت)
آیتِ قرآنی
الْعَيْشُ نَوْمٌ وَالْمَنِيَّةُ يَقْظَةٌ
وَالْمَرْءُ بَيْنَهُمَا خَيَالٌ سَارِي
ترجمہ : زندگی گویا نیند ہے اور موت بیداری ہے ، اور انسان نومِ حیات اور بیداریِ موت کے درمیان ایک چلتا پھرتا خیال ہے ۔
مگر یہ خیال ہمارا اپنا نہیں ذاتِ مجمع الکمالات کا خیال ہے: نہ ٹلائے سے ٹلے گی ہے بلائے آسمانی
مرا اعتبار حسرت مرا اعتبار ہوتا (حسرت)

جو لوگ اہلِ وجدان ہیں اور کشفِ الٰہی سے ممتاز ہیں ان کو حضرت قبلہ کی یہ تلقین ہے: 'ایک محمدی جس کے سامنے ہزاروں مثالیں نمایاں ہوتی ہیں ، مثال سے ممثل لہ کی طرف گھس جاتا ہے۔ گونا گوں تشبیہیں دیکھتا ہے اور حقیقت کو کسی تشبیہ میں محدود نہیں کرتا۔ لباس سے اس کو غرض نہیں۔ لباس والا اس کا نورِ نظر ، راحتِ دل ہے ۔ ایک صورت دیکھتا ہے اور دوسری

۱۳۱
صورت دیکھنے کیلئے تیار۔ نہ اس کی تجلیات کی انتہا ، نہ اس کی طلب کا اختتام ۔ اگر عاشق کی طلب ختم ہو جائے یا وہ کسی ایک بہتر حالت میں قناعت کر جائے تو تجلیاتِ الٰہی بھی رک جائیں۔ نہ تجلی منتہی ہے نہ متجلی لہ کو بس کرنا چاہیئے ۔ 'اگر تو وراء الوراء ہے تو میری طلب بھی وراء الوراء ہے' ، یہ اس کے دل کی پکار ہونی چاہیئے ۔

اسی نکتے کی ایک اور جگہ یوں وضاحت فرمائی ہے: 'یہ خوب یاد رکھو کہ عقل سے جو کچھ سمجھ میں آئے سمجھو ، جو کچھ کشف میں نظر آئے دیکھو ، مگر ہماری عقل اور ہمارا کشف دونوں غیر قطعی ہیں۔ ہمیشہ آمَنَّا بِمُرَادِ اللهِ کو اپنے پیشِ نظر رکھو ۔ وحیِ الٰہی کو نہ اپنی عقل میں محدود کرو نہ اپنے کشف میں ۔ یہ اجمالی علم اور ایمان بہ وحیِ الٰہی سراجاً منیراً بن کر بڑھاتا ہی رکھے گا ۔ تم گردن جھکائے چلے ہی چلو اور سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا (پ ۱ ع ۴) کہے چلے جاؤ اور أَنْتَ وَرَاءَ الْوَرَاءِ ثُمَّ وَرَاءَ الْوَرَاءِ کو وردِ زبان رکھو۔'

قرآنی دعاؤں پر اگر غور کیا جائے تو معلوم ہوگا کہ اس میں ایک ایسی دعا ہے جو امر 'قُل' کے ساتھ ہے۔ اور وہ ہے 'قُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْماً' (پ ۱۶ ع ۱۵)۔ یہاں علم سے مراد وہ علمِ نافع ہے ، جو عقل سے گزر کر قلب میں اتر جائے ۔ چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ دعا حضور کو سکھائی اور اس طرح آپ کے توسط سے آپ کی امت کے عوام اور خواص کو بھی اس کا مکلف کردیا ، لہذا ہر مرتبۂ علم کے بعد اعلیٰ تر مرتبۂ علم کا طلب گار رہنا چاہیئے ۔

۱۳۲
طوطیِ شیریں بیاں
از: جناب سید شمس الحق بخاری القادری القدیری
دنیا کے سب کمال ہیں مجھ میں بھرے ہوئے حسرت پر ایک بات ہے اپنا نہیں ہوں میں

عدمیتِ اصلی کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا ، اپنے تمام کمالات کو اللہ کی عطا اور اس کی امانت جاننا ، اس کا ہر آن اقرار کرنا طورِ تجلی حضرت عبد القدیر صدیقی حسرت قدس سرہ العزیز کے مسلک کا جزوِ اعظم ہے ۔
'حسرت پر ایک بات ہے اپنا نہیں ہوں میں'
میں آپ نے اپنے اسی فکری اور وجدانی رجحان کا اظہار فرمایا ہے۔ دین ہو یا فلسفہ ، علم و ادب ہو یا سخن وری ، آپ ہر جہت میں یوں با کمال ہیں کہ آپ کو فردِ واحد کے بجائے ایک پوری تحریک سمجھنا چاہیئے ۔ بہر حال چونکہ اس مقالے میں صرف آپ کی شاعری کا معروضی مطالعہ مقصود ہے اس لئے میں اپنے آپ کو اسی تک محدود رکھوں گا ۔ آپ نے کوئی شعر یونہی نہیں کہا بلکہ جب کبھی گوہر فشاں ہوئے تو اس میں اپنی کسی وجدانی کیفیت کا اظہار فرمایا ۔ چنانچہ اگر کوئی صاحبِ وجدان پڑھے تو اس کے سامنے آپ کے کلام کا حسن نکھر کر سامنے آتا ہے ۔ اگر کوئی صاحبِ وجدان تو نہیں لیکن سخن فہم ضرور ہے تو پھر اس کا وجدان اور کیفیاتِ روحانی سے فیض یاب ہونا ضروری ہے ۔ چنانچہ حضرت کی نثر ہی کی طرح بلکہ اس سے بھی بڑھ کر آپ کا کلامِ موزوں اکتسابِ فیض

۱۳۳
کا ایک ذریعہ ہے تاہم یہ بات عجیب ہے کہ پاکستان میں حضرت کی شاعری کو متعارف کرانے کیلئے کوئی خاطر خواہ کوشش نہیں کی گئی ۔ پیشِ نظر مختصر مقالے کو ایک ابتدائی کوشش سمجھنا چاہیئے اور کئی ایسے زاویے ہیں جن پر اہلِ فن تحقیق کر سکتے ہیں ۔

حضرت قبلہ نے اردو، ہندی، فارسی، عربی ان چاروں زبانوں میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ مجموعۂ کلام 'کلیاتِ حسرت' کے نام سے حیدرآباد دکن سے شائع ہو چکا ہے لیکن پاکستان میں بمشکل دستیاب ہے۔ ابتداءً آپ کا کلام وقتاً فوقتاً مختلف عنوانات کے تحت مختلف مجموعوں کی صورت میں شائع ہوا تھا ۔ اردو کلام 'نسیمِ عرفاں' کے نام سے شائع ہوا جس کے آخر میں کچھ ہندی ٹھمریاں اور دوسرے اصنافِ سخن بھی درج تھے ۔ 'فغانِ حسرت' میں فارسی کلام جمع کر دیا گیا تھا ۔ اسی طرح عربی شاعری 'زفرات الاشواق' کے زیر عنوان شائع کی گئی تھی ۔ پھر ان سب کو بعد کے اضافوں کے ساتھ ایک ہی کتاب 'کلیاتِ حسرت' میں جمع کر دیا گیا لیکن کلیاتِ حسرت کے مختلف ابواب میں ابتدائی نام برقرار رکھے گئے ۔ چنانچہ پیشِ نظر نسخے میں ابواب کے نام یوں ہیں: نسیمِ عرفاں ، مراۃ الحقائق ، معیار الحق ، غزلیات ، رباعیات ، گلدستۂ اطفال ، زفرات الاشواق ، فغانِ حسرت ، وغیرہ ۔ سارا مجموعہ کوئی تین ہزار اشعار پر مشتمل ہے ۔

اردو کلام ۱۸۹۰ اشعار پر مشتمل ہے جس میں سے ۵۸۱ شعر نسیمِ عرفاں کے عنوان کے تحت ہیں ، ۱۹۴ شعر مراۃ الحقائق کے زیرِ عنوان ہیں۔ اس کے علاوہ چھ بندوں پر مشتمل ایک مسدس ہے۔ معیار الحق کے باب میں ۸۵ اشعار ہیں۔ بچوں کیلئے موزوں کردہ ۱۶۴ اشعار پر مشتمل ایک گلدستۂ اطفال ہے۔ سارے مجموعے میں غزلیات

۱۳۴
سے متعلق شعر سب طرح کے اشعار سے زیادہ یعنی ۶۳۲ ہیں ۔

نسیمِ عرفاں

حمد، نعت ، مناجات ، سلام ، منقبت کے علاوہ توحید کا بیان ، جواہرِ عرفان ، سرمستی و عشقِ الٰہی کا وجدان ، محبتِ رسول میں ہیجان ، عظمت و حبِ بزرگان جیسے مضامین باندھے گئے ہیں ۔ ہر شعر میں بلا کی روانی ، صوتی اثر کی فراوانی ، معانی کی گہرائی ، ابلاغ کی درخشانی کچھ یوں جگمگاتی ہے کہ سننے والے پر بشرطیکہ اہلِ ذوق ہو ، وجد طاری ہو جاتا ہے۔
جیسا کہ پہلے گذرا ، آپ کی نظر ہمیشہ اپنے عدمیتِ اصلی پر رہتی ۔ آپ کے اشعار میں جابجا اس کا اظہار ہوتا ہے چنانچہ فرماتے ہیں:—

خدا کو جس نے پایا وہ کہاں ہے وہ پا کر کہہ رہا ہے میں نہیں ہوں

ہستیِ وہمی کو پارہ پارہ کر کے صبح و مسا یہی ورد کرتے ہیں:—

تیری یاد میں اے خوش خو چلاتا ہوں اللہ ہو
اللہ ہو اللہ ہو ، لا الہ الا ہو

ہر جہت وجہ اللہ اور ہر شے میں اسی کا جلوہ یوں دیکھتے اور دکھاتے ہیں:—

جدھر پھروں بس سامنے ہے تیری صورت اے خوش خو سارے جہاں پر چھایا ہے تیرا رنگ اور تیری بو

ذاتِ احدی واحد اور جنابِ وحدتِ مطلقہ آپ کا مطلوب و محبوب ہے کہ وہی زندہ، دانا و بینا، معبود ہے۔ وہی ہے جو روح و مثال و تن میں چھپا ہوا ہے۔ کبریائی اس کی شان ہے تو بندگی ہماری جان ہے۔

تجھ کو تیری شانِ کبریائی مجھ کو مری بندگی مبارک

۱۳۵
بارگاہِ حق میں اس کے عشق کی سرمستی ، اس کے حسنِ ازلی کی تجلی اور اپنے ذوقِ فنا کی برانگیختگی کے طلب گار ہیں:—

سرشارِ شرابِ عشق کر دے الفت اپنی تو دل میں بھر دے
دیکھوں تجھے آرزو ہے میری کھودوں میں خودی کو یا الٰہی

جہاں خدا سے مانگتے ہیں وہیں اس کے حبیب کے واسطے کو یوں درمیان میں لاتے ہیں:—

ہے اللہ معطی تو قاسم نبی ہیں خلائق پہ گوہر فشاں ہیں محمد

جو معطی بھی کریم اور قاسم بھی کریم تو پھر حزن و نا امیدی کا کیا محل ہے ؟ رجائیت ہی رجائیت ہے:—

دو کریموں میں مرا کام رکے گا کیونکر شافعِ محشر مرا ، داورِ محشر اپنا

جذبۂ حبِ رسول سے سرشار آپ داورِ محشر سے یوں ملتجی ہوتے ہیں:—

کردوں گا دل و جاں کو قربانِ محمد دکھلائے الٰہی رخِ تابانِ محمد

دلی آرزو یوں مستجاب ہوتی ہے:—

آج کی شب ہوا محبوبِ خدا کا دیدار جاگ اٹھا خواب میں خوابیدہ مقدر اپنا

دل میں رقصاں اسی آرزو کی بازگشت حال ہی میں آپ کے ایک جگر گوشے سے یوں سنائی دی:—

قلبِ موسیٰ مضطرب ہے چشمِ موسیٰ منتظر ہے یہی وردِ زباں صلِّ علیٰ صلِّ علیٰ
آپ کی رویت علاجِ موسیٰ بیمار ہے آپ کا ہر دم ہے احسان یا محمد مصطفیٰ

۱۳۶
جلوۂ محبوب اور دیدارِ حبیب کا ذکر آ گیا تو یہ بھی سن لیجئے کہ اس کے لوازم کیا ہیں:

حرارت ، اتحاد آپس میں جب ملزوم و لازم ہیں نہ ہو گا وصل جب تک ہو نہ شعلہ عشقِ احمد کا

تجلیِ شانِ احدیت تو ممتنع ہے تو پھر وصلِ خدا کی کیا صورت ؟ دیکھئے کیسی پیاری صورت ہے:—

حق سے ملنے کی نکل آئی ہے اچھی صورت ہے تصور ترا ہر آن رسولِ عربی

کہ 'مَنْ رَآنِي فَقَدْ رَأَى الْحَقَّ' اور پھر یہ بھی تو ہے کہ:—

خدائے پاک چاہے جس کو ہم اس کو نہ کیوں چاہیں جو اچھا سب سے اچھا ہو سزاوارِ محبت ہے

جب بات یہ ٹھہری تو مدح سرائی بھی انہی کی کرنی ٹھہری:—

محمد ہی محمد رات دن کہتا چلا جاؤں یہ کیسا نام ہے اس نام میں کیسی حلاوت ہے

لیکن پھر بھی کیا مدحِ رسول کا حق ادا ہو سکا ہے ؟

مدح نے گو لاکھ لیا کام غلو سے کب نعت کسی کی ہوئی شایانِ محمد

ہماری بے بضاعتی کا سبب یہ ہے کہ:—

مرا دل جانتا ہے خوب اسرارِ حقیقت کو ہے مہرِ خامشی منہ پر یہ نکتہ میمِ احمد کا

حقیقت تو ماورا ہے لیکن 'الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ' وَ 'أَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ' سے شوقِ لقائے حبیب کی تسکین بہر حال مخبرِ صادق کی دی ہوئی بشارت ہے:

۱۳۷ اگر شوقِ صادق ہے دل میں ہمارے
پہنچ جائیں گے ہم جہاں ہیں محمد

شنیدہ کے بود مانندِ دیدہ ۔ کچھ آنکھوں دیکھا حال سنیئے:—

روئے محبوب کی جو جلوہ نمائی دیکھے کچھ نہ دیکھے مگر اک ہوش ربائی دیکھے
اس شمائل کا نہ نکلا ہے نہ نکلے گا کوئی دیکھنے والا اگر ساری خدائی دیکھے
صفتِ آئینہ رہ جائے وہ حیران و خموش روئے محبوبِ خدا کی جو صفائی دیکھے
آنچہ خوباں ہمہ دارند تو تنہا داری غور سے کوئی تری جلوہ نمائی دیکھے

'سلام بحضورِ سرورِ کونین' سے یہ بند بطورِ نمونہ ملاحظہ فرمائیے:—

مہرِ چرخِ اصطفیٰ ہو ماہِ اوجِ اجتبیٰ ہو
رونقِ ارض و سما ہو شمعِ بزمِ اَنَّمَا ہو
یا نبی سلام علیک

مدحتِ رسول کے علاوہ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق ، حضرت سیدنا امام حسین علیہ السلام ، حضرت غوثِ پاک اور دیگر شیوخِ سلاسل کی شان میں بھی مناقب لکھے ہیں۔ حضرت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی شان میں فرماتے ہیں۔ قادر الکلامی اور حسنِ ادائیگی پر غور فرمائیے:—

اٹھایا صدق نے بارِ نبوت اپنی گردن پر وہی تو ثانیِ اثنین و ہمراہِ حبیب ہے

حضرت امامِ عالی مقام کی شان میں یوں گوہر فشاں ہیں:—

امتحانِ سخت میں ثابت قدم رہنا آپ ہی کا کام تھا صبر و رضا جان کی پرواہ نہ کی ، بیعت نہ کی بدکار کی ، ذاتِ اقدس سے رہا اسلام کا باقی نظام
دی شہادت نے حیاتِ جاودانی آپ کو نامِ نامی ہے زبان پر سب کی با صد احترام

حضرت غوثِ پاک کی شان میں عرض کرتے ہیں:—

۱۳۸ ہیں زیرِ قدم تیرے سر اولیاء کے
ہے اعلیٰ تر مرتبہ غوثِ اعظم مہک رہا ہے چمن غوثِ پاک کا حسرت
مُرید بھی گلِ خندانِ غوثِ اعظم ہے

خواجۂ اعظم کی شان یوں بیان فرماتے ہیں:—

نہ بڑھنا میری جانب نا مرادی اک قدم آگے دہائی میرے خواجہ کی ، دہائی میرے خواجہ کی

شاہِ نقشبند کی صفت یوں بیان فرماتے ہیں:—

اے خازنِ گنجِ نہاں محوِ جمالِ بے نشاں
تو ذاتِ حق میں ہے فنا اے پادشاہِ نقشبند

حضرت احمد کبیر الرفاعی کا ذکر اس طرح فرماتے ہیں:—

دستِ پاکِ مصطفیٰ کو آپ نے بوسہ ظاہر میں دیا احمد کبیر اسمِ اعظم ہو گیا حضرت کا نام ، ہو گئے ایسے فنا احمد کبیر

حضرت شاذلی علیہ الرحمۃ کی شان میں فرماتے ہیں:—

ہیں زیرِ فرماں انس و جاں ہے ابر بھی سایہ کناں
تیری گلی خلدِ بریں یا شاذلی یا شاذلی

حضرت علاء الدین صابر کی تعریف میں فرماتے ہیں:—

تم تو علاء الدین ہو رکنِ رکینِ دین ہو
ہمسر نہیں ہے دوسرا مخدوم صابر کلیری

اپنے پیر و مرشد حضرت محمد صدیق محبوب اللہ عرف خواجہ میاں کی نسبت یوں گرمِ مقال ہیں:—

نورِ ہدایت خواجہ میاں ہیں شمسِ حقیقت خواجہ میاں ہیں
۱۳۹ صدرِ شریعت خواجہ میاں ہیں ، بدرِ طریقت خواجہ میاں ہیں
مراۃ الحقائق

اردو کلام کا وہ حصہ ہے جس میں کٹھن علمی مسائل اور دقیق نکاتِ حکمت نہایت آسان اور دلنشین انداز میں موزوں کئے گئے ہیں ۔ یہ طویل نظم مسلسل ہم قافیہ قطعات کی مربوط وحدت ہے۔ بیان کردہ مسائل میں معارفِ الٰہیہ ، ربطِ حادث بقدیم ، اقسامِ حکمت ، روح ، مثال و شہادت ، تجددِ امثال ، خاتم النبیین ، قیامت ، برزخ ، سلوک ، کشف ، شریعت و طریقت اور حقیقت شامل ہیں ۔ آخر میں مناجات ہے ۔ بعض اشعار بطورِ مثال درج ذیل ہیں ۔

علم کی بابت یوں تعلیم دیتے ہیں:—

علم ہی رازِ حقیقت ہے علم ہی سرِّ حقیقت ہے
علم کا ہم پر ہے فیضان اور ہے کیا جو حقیقت ہے
علم ہمارا کام نہیں وہ تاثیرِ قدرت ہے
تحتِ فنا ہے ہر دم جسم باقی علم کی حالت ہے

بیانِ تجددِ امثال کی یہ مثال ہے:—

ہر دم ہے امدادِ وجود جس سے ساری جدت ہے
كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ ہر دم تازہ جلوت ہے

نہ جبر ہے نہ قدر ، ذمہ داری ارادے سے ہے:—

قبلِ ارادہ ہیں مجبور بعدِ ارادہ قدرت ہے
کامل علت ہے عاجز ناقص میں کچھ قدرت ہے

اعجازِ قرآن کی کس سلاست سے وضاحت ہے:—

سارے منتر ہو گئے ہیچ کیسی اثر میں قوت ہے
کمی زیادت اور تغیر ناممکن وہ بلاغت ہے
۱۴۰ نغمہ اور الفاظ سلیس ، نیز کمالِ فصاحت ہے
شانِ خدائی ظاہر ہے لہجے میں کیا سطوت ہے

سالک کیلئے ہدایات ملاحظہ فرمائیے کہ زبان پر چڑھ جائیں ، دل میں اُتر جائیں، بہر حال یاد ہو جائیں:—

دل بیار و دست بکار یہ خلوت در جلوت ہے
یادِ خدا سے نورِ ہدیٰ غفلت عینِ ظلمت ہے
اپنے نبی پر پڑھو درود اس سے پیدا نسبت ہے
جن اسماء کا ورد کریں ویسی آتی حالت ہے
بہرِ ظہورِ وصفِ خدا تم کو دعا کی ضرورت ہے
کھیل تماشا لا حاصل مقصد اصل حقیقت ہے

طریقت کسے کہتے ہیں ؟

اُس کی خاطر کام کریں اس کا نام طریقت ہے

آخر میں مناجات ہے جس کا اختتام دعائیہ اشعار پر ہے:—

تیرے تحتِ امر رہوں اس میں میری راحت ہے
میرے دل میں ڈال وہی جس میں خیر و برکت ہے
مسدس

وحدت الوجود اور ہے اور وحدت الموجود اور۔ اس مسدس میں وحدت الوجود کی کرشمہ سازیوں کو اجاگر کیا گیا ہے۔ انسان حقیقتِ کلیہ کی ایک مثال ہے ، جزئیات مختلف افرادِ انسانی ہیں ۔ حقیقتِ کلیہ انسانی ہی ہے جس پر مختلف اوقات مختلف حکم لگ رہے ہیں ۔ یہ حقیقتِ انسانیہ سب میں مشترک ہونے کے باوجود اس پر مختلف حکم لگنے کے با وصف سب سے علیحدہ ایک غیر متغیر اور بلا تشبیہ 'الآنَ كَمَا كَانَ' کے مصداق ، اس مسدس کا یہ بند ملاحظہ فرمائیے:—

۱۴۱ ملائک سے سجدہ کہیں لے رہا ہے
کہیں آگ میں گر کے ہنستا کھڑا ہے کہیں مار کے نعرہ بیخود پڑا ہے
کہیں ٹکٹکی باندھے خود پا رہا ہے یہ سب روپ تیرے تو بہروپیا ہے
تو ہر رنگ میں رہ کے سب سے جدا ہے

اس میں بھی حقائق و معارف کا بیان ہے ۔ لیکن

معیار الحق بصورتِ رباعیات

رباعی چار مصرعوں پر مشتمل ہوتی ہے جس میں کوئی ایک رمز ، نکتہ ، مسئلہ یا واقعہ بیان کیا جاتا ہے۔ ایک اچھی رباعی کے پہلے شعر میں موضوع کو پیش کیا جاتا ہے ، تیسرے مصرع میں سوال ، تعطل یا تعجب کا عنصر داخل کیا جاتا ہے اور چوتھے مصرع میں جواب ، انجام یا فیصلہ پیش کر دیا جاتا ہے۔ حضرت قبلہ کی رباعیات ان اصولوں کا بہترین مظہر ہیں۔ نیز استدلال اور برجستگی ان کی خاص خصوصیت ہے ۔ چند مثالیں ملاحظہ ہوں :

قیسِ دیوانہ کے لئے لیلیٰ ہے بلبلِ گل پر بجان و دل شیدا ہے
ہر ایک کا قبلۂ ارادت ہے ایک تو میرا ہے الہٰی تو میرا ہے
کب مانتے ہیں یہ سکون و حرکت کب اس میں نمایاں ہے یہ جوشِ الفت
پتا ہلتا نہیں ہے بے حکمِ خدا ایمان یہی ہے اور یہی ہے حکمت
ہوتی ہے نئی شے سے نمایاں قدرت کھانے میں ، لباس و اسلحہ میں جدت
بدعت ہے "مخالفِ اصولِ اسلام" بدعت ہے نئی چیز کو کہنا بدعت
۱۴۲ کافر کو مسلمان کیا کرتے تھے
تکفیر سے مسلم کی ڈرا کرتے تھے کافر جو بناتے ہو مسلمانوں کو
تم کیا کرتے ہو اور وہ کیا کرتے تھے
میں بندۂ مومن ہوں ترا ، لطف دکھا محتاج ہوں بے کس ہوں ، کرم کر مولا
جب غیر کے سجدے سے بچایا تو نے پھر اُن کی طرف ہاتھ بڑھانے سے بچا
دورِ حاضر

اس نام کی ایک طویل نظم اصلاحِ معاشرہ کے مقصد کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے لکھی ہے۔ اس میں نئے عہد کی خرابیوں کی نشاندہی کی ہے اور ان کے برے اثرات پر بھی روشنی ڈالی ہے۔ اسے پڑھ کر انسان غلط رسوم ، بے جا تقلید ، اور اندھا دھند ترقی پسندی کی دوڑ میں حصہ لینے میں احتیاط برتنے پر مجبور ہو جاتا ہے۔ عمدہ شعری اوصاف سے آراستہ اس نظم میں طنز کے تیر ہیں اور مزاج کی شیرینی بھی۔ کہیں کہیں مروجہ انگریزی الفاظ کے استعمال سے شعر میں بڑا لطف پیدا ہو جاتا ہے۔ ذرا یہ اشعار ملاحظہ ہوں :

وفا چھپ گئی جا کے کتمِ عدم میں جدھر آنکھ اُٹھاؤ جفا کاریاں ہیں
مقامِ صداقت ہے بر پشتِ عنقا کہ مکاریوں کی عمل داریاں ہیں
سیلیکشن ہے نوشاہ کا سنیما میں ہوئی دور شادی کی دشواریاں ہیں
کٹی چوٹیاں سب کی فیشن کے ہاتھوں بس اب ناک کٹنے کی تیاریاں ہیں
اگر پالٹیشن ہیں پتلون والے تو جبوں میں مخفی ریا کاریاں ہیں
وہ جھنڈے کے آگے جھکاتے ہیں سر کو جنہیں انبیاء سے بھی خود داریاں ہیں
کوئی شیخ سدّو کو ، مرسو کو مانے شیاطین کی کیا پرستاریاں ہیں
یہ چلہ ، یہ چھٹی ، یہ بسم اللہ خوانی سب اسراف ہیں جبکہ ناداریاں ہیں
۱۴۳
گلدستۂ اطفال

بچوں کی تعلیم و اصلاح کیلئے لکھا گیا ہے۔ زبان نہایت آسان ہے۔ اذان اور نماز میں پڑھنے کیلئے ، مسلمان بچے جو کچھ عربی میں سیکھتے ہیں اس کا مفہوم آسان اردو اشعار میں بیان کیا گیا ہے۔ تسمیہ ، حمد ، اذان ، سورۃ فاتحہ ، سورۃ اخلاص ، ارکانِ اسلام ، نعت اور نصیحت اس کے عنوان ہیں۔ آخری اشعار بچوں کیلئے نہایت عمدہ نصیحتوں پر مبنی ہیں۔ چند اشعار یہ ہیں :

مال تو آتا جاتا ہے علم و ہنر سے عزت ہے
صبر کرو گر مشکل میں آخر فتح و نصرت ہے
شیر و شکر آپس میں رہو نبھتی سب سے محبت ہے
غزلیات

اردو کلام کا بڑا حصہ غزلیات پر مشتمل ہے۔ معنوی خوبیوں کے ساتھ ساتھ فنی اوصاف کے اعتبار سے یہ حصہ نہایت اہم ہے۔ فصاحت و بلاغت کے بلند معیار پر غزلیں تغزل سے نمایاں اور صنائع و بدائع سے ممتاز ہیں۔ موضوعات عشقِ رسول اور تصوف کے گرد گھومتے ہیں۔ نغمگی ، تازگی اور تنوع کلام کی نمایاں خصوصیات ہیں۔ اندازِ بیان میں متانت ہے اور شوخی و شگفتگی بھی ، جوش ہے اور سلامت و سادگی بھی۔ تخلص حسرت فرماتے ہیں لیکن امید کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑتے۔ غزل کے موضوعات میں آپ نے برملا اور بالکنایہ تصوف اور عشق و مدحِ رسول کے مضامین شامل کر کے غزل کے دامن کو وسیع تر کر دیا ۔ ان تمام خصوصیات نے اس حصہٴ کلام کے محاسن اور مستعملہ صنائع کے تفصیلی مطالعے کی اہمیت کو بڑھا دیا ہے ۔

محاسن :-
-۱ تکرارِ الفاظِ حسین :- شعر کے ایک یا دونوں مصرعوں میں الفاظ کی تکرار گاہے حسن پیدا کر دیتی ہے۔ حضرت قبلہ کے یہاں ایسی مثالیں :

۱۴۴ اب تمنا کی تمنا کیجئے
دل جو تھا وہ پارہ پارہ ہو گیا سب کو بھولا ، خود کو بھولا ، پر نہ وہ بھولا تجھے
خوب دانشمند نکلا ہے یہ دیوانہ ترا

-۲ محاورے کا درست و موزوں استعمال ، صفائیِ زبان و سادگیِ بیان :-
شاعرانہ خوبی ادق زبان اور دشوار فارسی تراکیب سے نہیں بلکہ محاورے کے درست و موزوں استعمال ، صفائیِ زبان و سادگیِ بیان سے پیدا ہوتی ہے۔ اچھے شعر میں یہی خوبی ہونی چاہیئے۔ یہ اشعار ملاحظہ ہوں :

رہ گئے حسرت کلیجہ تھام کے بیٹھے بیٹھے تم کو یہ کیا ہو گیا
واہ کیا مجھ کو نہیں جانتے آپ آپ کا حسرتِ شیدا ہوں میں

-۳ شوخیِ کلام :-
شوخیِ کلام سے بعض اوقات دیکھئے لطفِ شعر کتنا بڑھ جاتا ہے :

یہ کس کو سکھا رہے ہو جاؤ یہ تو ذرا مجھے بتاؤ
تم کو نہ تھا اگر لگاؤ سامنے مرے آئے کیوں
حضرت کے ہوش اُڑ گئے بس ایک جام میں اور خُم پہ خُم چڑھا کے بہکتا نہیں ہوں میں
ترکِ مے اور میں نہ ہو گا یہ کبھی
مے پرستی میرے آب و گِل میں ہے

-۴ سہلِ ممتنع :-
حضرت کے یہاں ایسے بہت سے اثر آفریں اشعار ملیں گے کہ سننے والا ویسا کہنا سہل سمجھے لیکن لکھنا چاہے تو نہ لکھ سکے :

تم ملو گر تو کیا برائی ہے آدمی آدمی سے ملتا ہے
چاہنا کچھ برا نہیں ہوتا تم کو چاہا تو کیا قصور کیا
۱۴۵ کہاں چھپتے ہو آنکھوں میں سما کر
کہاں جاتے ہو دل میں گھر بنا کر

-۵ جذبہ نگاری :-
اعلیٰ جذبات کو ایسے الفاظ میں موزوں کرنا کہ سننے والا یوں محسوس کرے کہ گویا یہ بھی اس کے دل میں ہے ، نہ صرف اظہارِ جمیل ہے بلکہ اپنی ایمائیت کے سبب تبلیغ کا اہم وسیلہ ہے۔ حضرت قبلہ کو اس کا بڑا ملکہ ہے :

مجھے خنجرِ وفا سے جو تو پارہ پارہ کر دے تو کبھی نہ نکلے اُف تک بخدا میری زباں سے
الہٰی شوقِ دیدِ یار کیا ہے اک قیامت ہے مرے سینے سے کھنچ کر آ گئی آنکھوں میں جاں میری

-۶ واقعہ نگاری :-
حضرت قبلہ کسی واقعے یا وارداتِ قلبی کا ذکر اس خوبی سے کرتے ہیں کہ سننے والا سمجھتا ہے کہ یہ اب یہاں اور اُسی طرح ہو رہا ہے ۔

دریدہ گریباں و خوں کردہ دل ہم اس رنگ سے ان کے گھر جائیں گے
چلے آئیں گے دل کو تھامے ہوئے یہ نالے کہیں بے اثر جائیں گے

-۷ منظر نگاری :-
جب آپ کوئی منظر بیان کرتے ہیں تو پورا نقشہ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے اور اس کی ایک ایک چیز ذہن پر مرتسم ہو جاتی ہے۔ سننے والا خود کو اسی ماحول میں محسوس کرتا ہے ۔ یہ اشعار اس دعوے کی تصدیق کرتے ہیں :

کھڑا ہے جھومتا کوئی پڑا ہے لوٹتا کوئی
کوئی مانی سے کہہ دے کھینچ لے تصویرِ میخانہ
۱۴۶ حسرتا ! پگڑی کدھر ہے اور جوتی ہے کہاں
اک تماشا دیدنی ہے رنگِ مستانہ ترا
صنائع

صنائعِ لفظی و معنوی کے استعمال سے حسنِ شعر دو بالا ہوتا ہے۔ استحسانِ کلام میں اس اعتبار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا ۔ حضرت قبلہ کے ہاں صنائع کے استعمال کا سلیقہ ملاحظہ فرمائیے :

-۱ تشبیہ :- عمدہ تشبیہ شعر کی بڑی خوبی ہے۔ اس سے مفہوم بھی نہایت واضح ہو جاتا ہے ۔ حضرت نے اردو شاعری میں بہت سی نئی تشبیہات کا اضافہ فرمایا ہے :

بے قراری میں رہے برقِ تجلی کی تڑپ میری آہوں میں شرر ریز ہے شعلۂ طور
حورِ جنت بھی اسے گوہرِ نایاب کہے دشتِ محبوب میں گر آبلہ پائی دیکھے

-۲ استعارہ :- استعارہ میں مشبہ بہ کو مشبہ سمجھ لیا جاتا ہے۔ حضرت کے پاس ایسے اشعار :

اے شاہبازِ معنی سدرہ مقام تیرا ہے خاک میں ملایا اس پستیِ منظر نے
دردِ دل چھپ نہ سکا تجھ سے تو تو چیخ اٹھا حوصلہ دیکھ لیا بلبلِ شیدا تیرا

-۳ مجازِ مرسل :- مجازِ مرسل یعنی ایک لفظ کو اس کے مقررہ معنی کے سوا کسی اور معنی میں استعمال کیا جائے اور ان دونوں معنوں میں تشبیہ کا تعلق نہ ہو مثلاً حضرت قبلہ کا یہ شعر :

کہاں تک سبز رنگوں کی جفائیں کسی دن مر رہیں گے زہر کھا کر

۱۴۷
-۴ طباق :- ایک معنی کو نمایاں کرنے کیلئے اس کے ساتھ شعر میں اس کا متضاد بھی لایا جاتا ہے۔ حضرت کے کلام میں اس کی عمدہ مثالیں ملتی ہیں :

موت کے ٹھنڈے پسینے میں ہے سرگرم حکیم کہ عزیزی کی حرارت کو ہو پھر عود ضرور
اس کے دینے میں کچھ نہیں ہے کمی لینے والا نظر نہیں آتا

-۵ تجاہلِ عارفانہ :- جان بوجھ کر انجان بننے کا انداز شعر میں اور بھی زیادہ اثر آفریں ہوتا ہے۔ مثلاً آپ کے ان اشعار میں :

جانے والو ذرا بتا دینا کونسی منزلِ اقامت ہے
ہے ذات غنی تیری پروا نہیں کچھ میری
کیوں مجھ کو کیا پیدا اتنا مجھے سمجھا دے

-۶ مراعات النظیر :- شعر میں باہم مناسبت رکھنے والے الفاظ کو یکجا کر کے حضرت نے مراعات النظیر کی عمدہ نظیریں پیش کی ہیں :

انہیں یاد آ گیا پھولوں پہ سونا ہماری قبر پہ چادر چڑھا کر
کچھ نشہ نہیں ہوتا ساقی مئے خالص سے اب ساغر و مینا میں کچھ زہر ہی ملوا دے

-۷ ایہامِ تناسب :- شعر میں ایسا لفظ لانا جس کے دو معنی ہوں ، ایک مقصود ہو مگر دوسرا بھی مناسب ہو ، ایہامِ تناسب کہلاتا ہے۔ کلیاتِ حسرت سے یہ مثالیں :

ہم نے دیکھیں ہزار کی آنکھیں پر کہاں اس نگار کی آنکھیں
پاس رہ کر نظر نہیں آنا عینِ حسرت نہیں تو پھر کیا ہے

-۸ مشاکلہ :- کسی چیز کو ایسے لفظ سے تعبیر کرنا جو پاس کے لفظ سے مناسبت رکھتا ہو ، مشاکلہ کہلاتا ہے جیسا کہ حضرت کے ان اشعار میں :

۱۴۸ بابِ وحدت کا بن گیا درباں
وہمِ باطل بھی کیا قیامت ہے کہیں دنیا میں لگ نہ جائے آگ
شعلۂ آتشِ نہانی سے

-۹ عکس :- الفاظ یا تراکیب کی ترتیب بدلنے سے بھی شعر کی خوبی بڑھ جاتی ہے :

پردے میں نمایاں ہے بے پردہ وہ پنہاں ہے پیدائی میں پنہانی ، پنہانی میں پیدائی
جو نظر آیا نہ تھا جو تھا نظر آیا نہیں بے حقیقت کا حقیقت میں تماشا ہو گیا

-۱۰ لف و نشر :- اس سے مراد پہلے چند چیزوں کا ذکر کرنا پھر ان کے مناسبات کا بلاتعیین ذکر کرنا ہے مثلاً حضرت قبلہ کے یہ اشعار :

یہ جھروکہ تمہیں منظور کہ یہ گھر مطلوب آنکھ میں رہنا ہے بہتر کہ مری جاں دل میں
ایک آتا ہے یہاں ایک چلا جاتا ہے نہ بقا اس کو ہے دنیا میں نہ اس کو ہے قیام

-۱۱ جمع :- ان اشعار میں چند چیزوں کو ایک حکم میں جمع کیا گیا ہے :

دین و دنیا ، جان و دل ، صبر و قرار لے گیا ہے وہ بتِ طرار سب
قبر میں ہمراہ آتا کون ہے مال و دولت سیم و زر بیکار سب

-۱۲ تفریق :- یعنی ایک نوع کے دو امروں کے درمیان فرق بیان کرنا مثلاً :

حق بیں نظر میں مثلِ گلِ نو بہار ہوں اور چشمِ خود پرست میں مانندِ خار ہوں
۱۴۹ وہ ہیں اور ہم نشینیِ اغیار
ہم ہیں اور آفتِ جدائی

-۱۳ تقسیم :-
جسے دیکھو ہے دلدادہ جمال و حسنِ لیلیٰ کا
مگر ناداں کوئی اور کوئی دانائے حقیقت ہے
یہاں دل دادگان کو نادان اور دانا میں تقسیم کیا گیا ہے ۔

-۱۴ حسنِ تعلیل :- کسی وصف کی علت کا ادعا کرنا جو فی الحقیقت اس کی علت نہ ہو :

سانس لیتا ہے تو انسان جیا کرتا ہے کیا ہوا امیدِ بقا جس کا ہوا پر ہو قیام
بعدِ مُردن بھی تھیں کھلی کی کھلی ہائے وہ انتظار کی آنکھیں

-۱۵ تجنیس :- شعر کے الفاظ میں کلی یا جزوی مماثلت تجنیس کہلاتی ہے۔ حضرت قبلہ کے یہاں اس کی مختلف قسموں کی مثالیں :

مری بیخودی پہ اس نے مجھے دوش پر سنبھالا جو میں ہوشیار ہوتا میں نہ ہوشیار ہوتا
اس کو اغیار میں بھی یار نظر آتا ہے جو ہے اے جانِ جہاں محوِ تماشا تیرا
دور کرنے کو غم و آلام کے دور ہوں جامِ مئے گلفام کے
نئی تراکیب

اردو کلام کے مختلف اجزاء کا فصل وار ذکر کرنے کے بعد ضروری معلوم ہوتا ہے نصف صد سے زائد حضرت کی ایسی نئی اور نادر تراکیب کی بھی نشاندہی کر دی جائے جو یقیناً اردو شاعری کی فرہنگ میں بیش بہا اضافہ ہیں ، ملاحظہ ہوں :
ملکِ فنائے ذات ، جانِ محزوں ، خرمنِ ہستی ، صبحِ مہرِ سرمد ، جبینِ مخبرِ صادق ، سرگشتگانِ تیہِ حیرت ، الماس پارے ، عزبۂ آخرین ، عزت نشان ، اوجِ سعادت ، زلۂ ربا ، شمشیرِ حقیقت ، مہرِ چرخِ اصطفیٰ ، ماہِ اوجِ اجتبیٰ ، شمعِ بزمِ اینما ، حدِّ مفتری ، رشتۂ گلگوں قبا ، خازنِ سرِّ ...

۱۵۰
تلخابِ فنا ، شمسِ حقیقت ، بدرِ طریقت ، ظلِّ حمایت ، شہبازِ رفعت ، سلطانِ اولیٰ ، برقعِ رخ از ذرّۂ تجلی ، زندانِ حوادث ، شاہبازِ معنی ، پابستۂ پیماں ، ظلمتِ روز ، دشتِ اطلاق ، صرفِ نیاز ، شورِ شادی ، دہلِ موت ، سکتۂ زیست ، صاعقۂ وجد ، بیشۂ وحدت ، موردِ صد بلا ، دامِ تقلید ، موجِ دریائے ارادہ ، حیرت آبادِ تماشا ، پایۂ غفلت ، لیلیٰ شمائل ، قبلۂ ارادت ، رگِ روشن ، حدِّ تواتر ، فوارۂ شرک۔

فکری اُفق

کلیاتِ حسرت ایک ایسا روشن ستارہ ہے جو اردو شاعری کے فکری افق پر کئی ممتاز ستاروں سے آنکھ ملاتا ہوا نظر آتا ہے ، تاہم اس کا رخ الگ ، مدار مختلف اور منزل جدا ہے۔ اس کلام میں بعض ایسی مثالیں بھی مل سکتی ہیں جن میں دیگر شعراء کی زمین اختیار کی گئی ہے ، لیکن حضرت ایسے شعراء سے متاثر نہیں ہیں۔ اس کی ضرورت بھی نہیں تھی۔ حضرت خود فرماتے ہیں :
"او میرے جذبات و خیالات ! تم مجھے کیوں ستاتے ہو۔ ستائش کی امید نہیں تو نکوہش کے خوف سے اندر ہی اندر گھٹ گھٹ کر فنا ہونے سے حاصل ، نکلو نکلو ، بے محابا نکلو ، دنیا پسند کرے نہ کرے ، جگر کی خلش تو دور ہوئی ۔"
(افتتاحیۂ نسیمِ عرفان)
یہاں دو باتیں واضح ہو جاتی ہیں۔ ایک یہ کہ جذبات و خیالات حضرت کے اپنے جگر کی خلش کا نتیجہ ہیں۔ دوسرے یہ کہ شاعری کا محرک ستائش کی امید ہے نہ نکوہش کا خوف۔ اسی طرح زمزمۂ محبت کے متعلق فرماتے ہیں :
"اس زمزمۂ محبت سے نہ مرحبا مطلوب ہے نہ واہ وا ! مدحِ نبی و آلِ نبی میرا دین ہے ، میرا ایمان ہے۔ وہی میرا مقصود ہے اور وہی میرے مخاطب ہیں ۔"
یہاں بھی دو باتیں واضح ہو جاتی ہیں ۔ اوروں سے تعریف کی تمنا نہیں کہ آپ کے ممدوح و مخاطب سرکارِ دو جہاں ہیں۔ اسی لئے آپ دوسروں کی تنقید سے بے پروا اپنے خیالات کا پورے زور و قوت سے اظہار کرتے ہیں۔ کسی مشہور شاعر کی یوں اتباع نہیں کرتے کہ احساسِ کمتری سے آزاد ہیں لیکن جب سمجھتے ہیں...

۱۵۱
کہ ان میں سے بعض کی فکری لغزشوں کی نشاندہی ضروری ہے تو پھر ان کے موضوع پر خود ان کی زمین میں اپنے خیال کا اظہار کرتے ہیں ، تاکہ تقابلی مطالعے میں سہولت ہو اور پڑھنے والا بخوبی جان سکے کہ حضرت کس لغزش کی نشاندہی فرمانا چاہتے ہیں۔ ایسے شعراء میں سرِ فہرست غالب ہیں جو اپنی فکرِ بلند اور طرزِ بیان کی ندرت کے باعث خواص میں بیحد مقبول ہیں اور عوام تو بہرحال مرعوب ہیں ، بطورِ خاص اس لئے کہ ان کے کلام میں استدلال کی موجودگی سخن فہموں کیلئے خاص کشش رکھتی ہے۔ اسی لئے حضرت قبلہ نے ان کے پیش کردہ خیالات کے بارے میں اپنے نکتۂ نظر کو پیش کرنے کو خاصی اہمیت دی۔ اسی طرح ڈاکٹر اقبال کا کلام جوش و جذبے اور دعوتِ انقلاب کی وجہ سے پاک و ہند کے مسلم نوجوان طبقے کے لئے خاصی ذہنی کشش رکھتا ہے۔ ان کے بعض فلسفیانہ خیالات نے تو خاصی شہرت ابتداء ہی سے حاصل کر لی تھی۔ تو آپ نے ان کی فکر پر بھی اظہارِ خیال کو ضروری جانا۔ اسی طرح نظیر اکبر آبادی ، میر انیس ، اور دیگر شعراء کو بھی چھیڑا ہے لیکن مضمون کا اختصار تفصیل کا متحمل نہیں چنانچہ ان میں سے بعض شعراء کے کلام سے حضرت کے فکری تقابل کی صرف چند مثالوں پر اکتفا کیا جائے گا :

کہوں کس سے میں کہ کیا ہے شبِ غم بُری بلا ہے مجھے کیا برا تھا مرنا اگر ایک بار ہوتا

معلوم ہوتا ہے کہ شبِ غم مرزا صاحب پر بارِ گراں ہے اور صرف ایک بار مرنا گوارا ہے جبکہ حضرت فرماتے ہیں :

درِ یار پر شہادت یہ کہاں تھی میری قسمت مجھے با مراد تھا مرنا ، جو ہزار بار ہوتا

یعنی رہِ عشق میں فنا عینِ سعادت ہے اور ہزار بار مرنے پر بھی شوقِ شہادت میں ذرا کمی نہیں آتی ۔ غالب کی اسی غزل کا ایک شعر ہے :

۱۵۲ ترے وعدے پر جئے ہم تو یہ جان جھوٹ جانا
کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

یہاں محبوب کے وعدے کا اعتبار نہیں لیکن حضرت کے ہاں حقیقت کا رنگ اور ایفائے عہد پر یقین ملاحظہ ہو :

یہ امیدِ دید ہی نے کیا موت کو گوارا مری جان مفت کب تھی جو یوں نثار ہوتا

غالب آدمی کے انسان بن سکنے کے بارے میں پُر امید نہیں :

بسکہ دشوار ہے ہر کام کا آساں ہونا آدمی کو بھی میسر نہیں انساں ہونا

جبکہ حضرت انسانیت کی صرف محبت شرط بتاتے ہیں۔ نیز فرماتے ہیں کہ ہوس کی موجودگی محبت اور انجام کار انسانیت سے بُعد پیدا کر دیتی ہے :

اُنس انساں کی ہے اصل سمجھ لے حسرت اُنس جب تک نہ ہو ممکن نہیں انساں ہونا
اور : بوالہوس تیغِ محبت سے ہو کس طرح شہید
کارِ ہر سنگ نہیں لعلِ بدخشاں ہونا

صبر و ضبط کا درجہ مقصد کی عظمت سے خاص نسبت رکھتا ہے لیکن غالب کو یارائے غم نہ رہا تو بول اٹھے :

کیوں گردشِ مدام سے گھبرا نہ جائے دل انسان ہوں پیالہ و ساغر نہیں ہوں میں

جبکہ حضرت کے یہاں گھبراہٹ کا یہ عالم نہیں بلکہ عزم و استقلال کا اظہار ہے :

بھاگوں جو سن کے یار سے میں نامِ امتحاں کچھ بوالہوس کا رنگ پریدہ نہیں ہوں میں

۱۵۳
مرزا صاحب کی یہ غزل سوفسطائیت کی حامل ہے :

بازیچۂ اطفال ہے دنیا مرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا مرے آگے
اک کھیل ہے اورنگِ سلیماں مرے نزدیک اک بات ہے اعجازِ مسیحا مرے آگے
جز نام نہیں صورتِ عالم مجھے منظور جز وہم نہیں ہستیِ اشیاء مرے آگے

یہاں حقیقتِ اشیاء سے انکار کیا گیا ہے جبکہ حضرت کے ہاں حقیقت کے سوا کسی شے کا تصور نہیں ۔ ان اشعار میں گویا آپ نے "وَمَا خَلَقْنَا هٰذَا بَاطِلاً" (پ۴ - ع۱۶) کی تفسیر فرما دی ہے :

مرآتِ حقائق ہے یہ دنیا مرے آگے ہر ایک میں ہے یار کا جلوہ مرے آگے
بے وجہ نہیں دلکشیِ صورتِ باطل باطل میں بھی ہے حق کا تماشا مرے آگے
کافی تھا چشمِ بصیرت اگر ہوتی ہر روز ہے اک فتنۂ تازہ مرے آگے

ڈاکٹر اقبال کی مشہور غزل کا مطلع ہے :

کبھی اے حقیقتِ منتظر ! نظر آ لباسِ مجاز میں کہ ہزاروں سجدے تڑپ رہے ہیں مری جبینِ نیاز میں

اس عنوان پر حضرت نے اپنا نکتۂ نظر یوں پیش کیا ہے۔ یہ گویا جواب ہے :

مری بود ہی کی نمود ہے یہ حقیقت اور مجاز میں میں دکھا کے لاکھوں نمائشیں ہوں ہنوز پردۂ راز میں

اقبال کے سجدے مجاز میں حقیقت کے نظارے کے ہنوز منتظر ہیں جبکہ حضرت کے نزدیک کوئی چیز بغیر وجودِ حق کے ایک ثانیے کیلئے بھی باقی نہیں رہ سکتی اور جدھر منہ پھیرو ، بس اُسی کے جلوے ہیں لہٰذا بود و نمود جدا نہیں ۔ ہر نمائش میں حقیقت جلوہ ریز ہے۔ اقبال کی اسی غزل کا شعر ہے :

نہ وہ عشق میں رہیں گرمیاں نہ وہ حسن میں رہیں شوخیاں نہ وہ غزنوی میں تڑپ رہی نہ وہ خم ہے زلفِ ایاز میں

۱۵۴
اسی موضوع پر حضرت کا شعر :

تو کمالِ حسن سے سرفراز مجھے تیرے عشق سے امتیاز
نہ تری نظیر ہے ناز میں نہ مری نظیر نیاز میں

اقبال کے شعر میں بیان کردہ حسن و عشق زوال پذیر ہیں لیکن حضرت کے شعر میں حسن بھی کامل ہے اور عشق بھی ممتاز و بے نظیر۔
غزلیات کے بعد ایک نمونہ رباعیات سے :

پتلی کی طرح نظر سے مستور ہے تو آنکھیں جسے ڈھونڈتی ہیں وہ نور ہے تو
نزدیک رگِ جاں کے ہے اس پر یہ بُعد اللہ اللہ کس قدر دور ہے تو

انیس اس رباعی میں خدا کو اسی طرح پنہاں بتاتے ہیں جس طرح پتلی نظر سے ہوتی ہے اور پھر آنکھ کیلئے کہا ہے کہ پئے جستجوئے نور ہے ۔ اس عنوان پر حضرت کا فرمان ہے :

مانندِ نظر نظر سے مستور ہے تو شہ رگ سے قریب اور پھر دور ہے تو
وہ آنکھ کہاں کہ جس سے دیکھوں تجھ کو آنکھیں خیرہ ہوں جس سے وہ نور ہے تو

یعنی پنہانی کے مفہوم کو واضح کرنے کیلئے "نظر" زیادہ موزوں لفظ ہے چونکہ پتلی بہرحال جسم ہے اور قابلِ نظارہ ہے البتہ نظر ہی ہے جو نظر کو بھی نظر نہیں آ سکتی۔ مزید برآں حضرت قبلہ "مَا زَاغَ الْبَصَرُ" کے پیشِ نظر کسی اور ایسی چشمِ ظاہر پر یقین نہیں رکھتے جو نور کا ادراک کر سکے۔ "خَرَّ مُوْسٰی صَعِقًا" کی نظیر سامنے ہے ۔

آخر میں نظیر اکبر آبادی کے آدمی نامہ کا ذکر کیا جاتا ہے جو اردو شاعری میں نظم نگاری کے جدید رجحان سے قبل کے اپنی طرح کے ایک ہی شاعر ہیں۔ آدمی نامہ ایک مخمس ہے۔ اس میں انسانی زندگی کے مختلف احوال کی تصویر کشی کی گئی ہے لیکن حضرت نے وسعت دے کر اس دائرے میں تمام مخلوقات کو شامل کر لیا۔ نیز...

۱۵۵
ایک قدم آگے بڑھ کر مختلف اشکال میں جلوہ گری کے کمال کو خالق سے منسوب کر دیا ہے۔ ہر دو نظموں سے ایک ایک بند پیش کیا جاتا ہے :

نظیر اکبر آبادی :- دنیا میں بادشاہ ہے سو ہے وہ بھی آدمی
اور مفلس و گدا ہے سو ہے وہ بھی آدمی زردار و بے نوا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
نعمت جو کھا رہا ہے سو ہے وہ بھی آدمی ٹکڑے جو مانگتا ہے سو ہے وہ بھی آدمی
قبلۂ حسرت :- کہیں رنگِ گل میں ہوا شعلہ افشاں
ہوا ہے کہیں شکلِ گلچیں میں پنہاں کہیں ہے عنادل سے سرگرمِ افغاں
پہن کر کہیں ہار پھولوں کے شاداں یہ سب روپ تیرے تو بہروپیا ہے
تو ہر رنگ میں رہ کے سب سے جدا ہے
ہندی شاعری

حضرت امیر خسرو نے سرزمینِ ہند کی جمالیاتی فضا اور عشق آفریں ماحول میں پروان چڑھنے والے کثیر التعداد نو مسلموں کی رعایت سے پیار کی میٹھی بولی یعنی ہندی میں بھی شاعری کی۔ طرح طرح کی جدتیں پیدا کر کے اس میں اسلامی روح پھونک دی۔ حضرت قبلہ نے حضرت امیر خسرو کے اس پُر از حکمت اور کامیاب انداز کی اہمیت کو پوری طرح محسوس کیا۔ چنانچہ آپ نے بھی ہندی میں طبع آزمائی کی۔ آپ کے اس کلام میں حمد ، نعت ، منقبت ، ٹھمریاں ، سارنگ ، بھجن ، دوہے اور غزلیات شامل ہیں ۔ ہندی زبان کی خصوصیت کے مطابق یہاں بھی محب مونث اور محبوب مذکر ہے۔ انداز میں گھریلو گیتوں سے خاص مناسبت ہے ، نسوانی بول ،

۱۵۶
میٹھی زبان ، والہانہ انداز ، کہیں کہیں مخصوص حیدرآبادی محاورہ اس کلام کی ممتاز خصوصیات ہیں ۔ عام طور پر مجاز کا پردہ باقی رکھتے ہیں لیکن ہٹ بھی جاتا ہے اور حقیقت آشکار نظر آتی ہے۔ عربی اور فارسی کے الفاظ بھی بلا تکلف استعمال کرتے ہیں لیکن بس اسی قدر کہ صوتی ہم آہنگی باقی رہے ۔
ہندی کلام سے نمونے :-
ایک نعت شریف یوں شروع ہوتی ہے :

لاگو جی مو کو نامِ محمدؐ پیارا وہ تو دونوں جگت کا سہارا
سارے جگت میں جوت اسی کی وہ تو نینوں کا ہمری ہے تارا
لاگو جی مو کو نامِ محمدؐ پیارا
ہر بالا بنڑا کے بول : ہر بالا بنڑا دھوم گجر سے آیا
بڑی دھوم سے آیا ہاں ہر بالا بنڑا بڑی دھوم سے آیا ہاں ہر بالا بنڑا
ہر بالا بنڑا دھوم گجر سے آیا
ایک منقبت ملاحظہ ہو : خواجہ پیا موری لے لے خبریا
میں بیچاری کیسے چڑھوں گی اونچی بہت ہے وا کی اٹریا
خواجہ پیا موری لے لے خبریا
سارنگ کے بول : من موہن ہے یار ہمارا
اس پر فدا گھر بار ہمارا لاگ لگی ہے آگ لگی ہے
جینا ہے دشوار ہمارا من موہن ہے یار ہمارا

ایک جگہ فرماتے ہیں :

۱۵۷ دھیان سدا رہے من موہن کا
چلتے رہنا من کا من کا پریت نبھانا بہت کٹھن ہے
میرا ماتھا پہلے ہی ٹھنکا
ہجر کی حالت یوں بیان کی ہے : تم بن کٹھن کٹی ساری رات
رات دنا موری رووے گجری کاسے کہوں سارا بین
تم بن کٹھن کٹی ساری رات
ایک اور جگہ فرماتے ہیں : چلو چلو ری سکھی اپنے پیا کو منا لائیں
بہت دن بیتے پیا نہیں آئے اس بن کیا سکھ پائیں
چلو چلو ری سکھی اپنے پیا کو منا لائیں
ایک دوہا اس طرح ہے : من میں آگیا پریت کی لگا کے ہم سے بول
خالی باتیں بے معنی ہیں جیسے باجے ڈھول
میگوا کے بول : میگوا جھر جھر برسن لاگے ، ہم اپنے پیا کو ترسن لاگے
برس برس تو اتنا میگوا پیا کے گھر تک ہم کو بہا لے
عربی کلام

عربی کلام تین سو پندرہ اشعار پر مشتمل ہے۔ مجموعے کا نام "زفرات الاشواق" ہے۔ اس میں مناجات ، سلام ، نعت ، مدح ، تہنیت ، رثیہ اور دعا شامل ہیں۔ چند نمونے :
مناجات کے اشعار :

ارْحَمْ لِفَقْرِيْ إِلٰهِيْ مَنْ لِّيْ سِوَاكَ وَمَا لِيْ زَلَّتِيْ إِلَيْكَ شَفِيْعِيْ يَا رَبِّ فَاطْفُ بِحَالِيْ
۱۵۸ سلام بحضورِ سرورِ کونینؐ :
سَيِّدِيْ الْهَجْرُ مِنْكَ يُؤْلِمُنِيْ يَا مُزِيْلَ الْأَلَمْ سَلَامٌ عَلَيْكَ يَا غِيَاثَ الْعِبَادِ خُذْ بِيَدِيْ يَا عَظِيْمَ الْهِمَمْ سَلَامٌ عَلَيْكَ
يَا حَبِيْبِيْ وَسَيِّدِيْ لِفُؤَادِيْ مِنْ هَوَاكَ ضَرَمْ سَلَامٌ عَلَيْكَ
نعت شریف :- الشَّمْسُ غُرَّتُهُ وَاللَّيْلُ طُرَّتُهُ
تَبْدُو نُجُوْمُ اللَّيَالِيْ حِيْنَ يَبْتَسِمُ
مدحِ غوثِ الوریٰ : نَجْمُ الْعُلُوْمِ الْفَاخِرَةْ
بَدْرُ الْمَعَانِي الْبَاهِرَةْ شَمْسُ الشُّمُوْسِ الظَّاهِرَةْ
سُلْطَانُ عَبْدُ الْقَادِرِ
دعا کے اشعار : رَبِّ لَا يَخْفٰى عَلَيْكَ فَاقَتِيْ
يَا كَرِيْمُ يَا سَمِيْعُ يَا بَصِيْرُ كَمْ أُقَاسِيْ هٰكَذَا جَهْدَ الْبَلَا
ضَاقَ صَدْرِيْ عَالَ صَبْرِيْ يَا خَبِيْرُ
فارسی کلام

فارسی کلام لگ بھگ تین سو اشعار پر مشتمل ہے جسے "فغانِ حسرت" نام دیا گیا ہے ۔ اس حصے میں بھی حمد ، نعت اور منقبت شامل ہیں لیکن غزلیات سب سے زیادہ ہیں ، ایسا معلوم ہوتا ہے کہ دیگر اصنافِ سخن کے مقابلے میں حضرت قبلہ کو غزل سے کچھ زیادہ وابستگی رہی ہے۔ اس میدان میں علوِّ فکر ، ندرتِ خیال اور کمالِ فن کے بے نظیر مرقعے پیش کرتے ۔ تاہم دیگر اصنافِ سخن بھی کلام کے بلند پایہ معیار پر پوری اترتی ہیں ۔ عربی تراکیب و اقتباسات کا بے تکلفانہ استعمال کیا ہے جیسا کہ حمد کے اس شعر میں :

الْطَافُكَ عَمَّتِ الْبَرَايَا ہر چند ذلیل و خام کاریم

نعت شریف کے اشعار :-

۱۵۹ رخِ خیر الوریٰ چون شمعِ طور است
دلِ ختمِ رسل مشکوٰۃِ نور است اور :
بہ تو ظہورِ او بینی تو کمالِ آفرینی نہ رسد خیال تا تو ، تو ورائے سرورائی
ہمہ سرورانِ عالم پئے سجدہ سر نہادہ تو عروجِ سر بلندی کہ تو مظہرِ خدائی
منقبت بحضورِ حضرت علی مرتضیٰؓ : یا علیؑ مشکل کشا کارِ تو حلِّ مشکلات
من فقیرِ بے نوایم تو شہِ عالی جناب اے پناہِ بے پناہاں چارہٴ بے چارگاں
اے امیدِ نا امیداں حلِّ مشکل کن شتاب
شانِ حضرت غوث الاعظمؒ :- مریدِ غوث بے توبہ نمی میرد نمی میرد
ہمیں با حضرتِ قیوم و قادر عہد و پیمان است برو اے زاہدِ نیکو سیر از فکرِ ما بگذر
پناہِ ما غریباں غوثِ اعظم شاہِ جیلاں است
فارسی غزلیات

اردو غزلیات کی طرح فارسی غزلیات میں بھی وہی جوشِ کلام اور زورِ بیان ہے ، وہی شوخی و شگفتگی اور مستی ہے۔ غنائی پہلو یہاں اور بھی نمایاں ہے۔ سچ پوچھئے تو حضرت کی فارسی غزلیات بزمِ سماع کی جان ہیں ۔ اکثر غزلیں بیحد مقبولِ خواص و عام ہیں ۔
چند نمونے ملاحظہ ہوں :

۱۶۰ گر صحبتِ ما خواہی پیمانہ دمادم کش
در محفلِ مدہوشاں ہشیار نمی گنجد بر ہر کہ نگہ کردم در کارِ دگر دیدم
در چشمِ ہنر پرور بے کار نمی گنجد نمازِ خود فراموشی ادا سازید اے رنداں
صدائے قلقلِ مینا شدہ تکبیرِ میخانہ یکے پاکوب در مستی ، یکے در پائے خُم غلطاں
قلم برگیر اے مانی بکش تصویرِ میخانہ کنوں از دو جہاں پروا نہ دارم کہ اندر خانہ صاحب خانہ دارم
رسم تا کاکلِ دلدار روزے دلِ صد چاک ہمچو شانہ دارم چہ کنم ہیچ نہ دارم کہ بآں خوش باشم
دلِ صد پارہ بنگر از غمِ پنہاں دارم شدہ زندہ و جاوید دلم از مئے توحید یک قطرہ بصد چشمۂ حیواں نہ فروشم
بر ہر قدمِ عشق من از جان بگذشتم این عشق عزیز است من آسان نہ فروشم
قادری مشربم و مستِ مئے بغدادم شکر للہ کہ عشقِ شہِ جیلاں دارم

جیسا کہ گزرا حضرت قبلہ کی شاعری پر ابھی بہت کام کرنا ہے مضمونِ ہذا کو اس کا صرف ایک جزو قرار دیا جا سکتا ہے ۔ یہ مختصر مضمون یقیناً ذوقِ سلیم رکھنے والوں کیلئے اضافہٴ تشنگی کا باعث ہوگا۔ حضرت قبلہ دادا پیر ہونے کی حیثیت سے بیشک میرے روحانی پیشوا اور آقا ہیں ۔ آپ کی جتنی تعظیم و...

تکریم کروں کم ہے ، لیکن آپ کی شاعری کے بارے میں جو کچھ میں نے تحریر کیا ہے میری بساط اور فہم کے مطابق عدل و صداقت پر مبنی ہے۔ ممکن ہے کہ کسی جگہ پورا استحسان نہ کیا جاسکا ہو تاہم مبالغہ سے کہیں کام نہیں لیا گیا ۔ امید ہے کہ سامعینِ حضرات حضرت قبلہ کے افکار و خیالات کا گہرا مطالعہ کر کے آپ کے کمالِ شاعرانہ سے محظوظ اور وارداتِ عارفانہ سے مستفیض ہوں گے۔

کر لیا رام تم نے اے حسرت سننے والوں کو خوش بیانی سے
آخری سلام

از : جناب محمد وقار الدین صدیقی - قادری قدیری

وصال سے تقریباً دو ماہ قبل اندازاً ۲۶ شعبان ۱۳۸۱ھ مطابق ۲۷ جنوری ۱۹۶۲ء بوقتِ شب حاضرِ خدمت رہا جب متوجہ ہوئے تو فرمایا: "دن میں کسی وقت آنا ۔ موسیٰ پاشا ، قادر پاشا اور احمد پاشا کو خطوط لکھوانا ہے اور کچھ اشعار بھی لکھوانا ہے۔"

دوسرا دن اتوار تھا۔ صبح سویرے حاضر ہوا۔ تکیے کے نیچے سے ایک نوٹ بک نکال کر فرمایا : "پڑھ سکتے ہو کیا ؟ دیکھو!" نوٹ بک میں حضرت کے دستِ مبارک کا پنسل سے لکھا ہوا قصیدہ تھا۔ وقتِ تحریر تمام توجہ ممدوح اور محبوب میں جذب رہنے کی وجہ سے حروف کے اشکال دقتِ نظر کے طالب تھے، کوشش کر کے ایک ایک مصرعہ نکالتا گیا اور پڑھ کر سناتا گیا۔ چند شعر سننے کے بعد ارشاد فرمایا: "آرام سے دیکھو"، نوٹ بک رکھ کر حضرت کی طرف متوجہ ہو گیا، ارشاد فرمایا : "لفافے لاؤ ، لفافہ دس پیسے میں ملتا ہے اور اس پر دس پیسے کا ٹکٹ لگانا پڑتا ہے"۔ لفافے کتابوں کی الماری میں موجود تھے، برہان پاشا (یکے از مخلصانِ بارگاہ) نے تین لفافے نکال کر دیئے، لے کر پہنچا۔ اور تخت پر بازو بیٹھ گیا۔ پہلے خط میں مخاطبت تھی، عبد الحمید صاحب صدر انجینئر۔ خطوط کے نقول میرے پاس نہیں ہیں دو دو سطری مضمون تھے۔ حضرت کی چورانویں سالگرہ کے موقع پر عبد الحمید صاحب نے اپنی اور پاکستانی بھائیوں کی جانب سے جو مبارکباد پیش کی تھی اس کے جواب میں فرمایا : "کیا یہ خوشی مبارک ہو۔" پیرزادہ حضرت قادر پاشا کی

وفات کی خبر حضرت کو سنائی نہیں گئی تھی، مجھے تشویش ہوئی کہ اب اُن کے نام خط لکھوائیں اور میں اسے لکھ بھی لوں تو کیا کروں گا۔ پیرِ روشن ضمیر نے مشکل حل کردی خطاب فرمایا : "قادر پاشا و احمد پاشا صدیقیین! یہ خوشی مبارک ہو ، ہر ہفتے دو ہفتے میں ایک مرتبہ اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہنا چاہیئے۔" اس خط میں غالباً مولوی نور العلی صاحب کو سلام بھی لکھوایا تھا۔ تیسرے خط میں مخاطب فرمایا : "موسیٰ عبد الرحمٰن صدیقی، تم کو یہ خوشی مبارک ہو۔ مجھے انتظار رہتا ہے ہر ہفتے دو ہفتے میں ایک خط ضرور لکھنا چاہیئے۔" خطوط لکھوانے کے بعد فرمایا : "تم میرے دستخط کر سکتے ہو تو کر دو، ورنہ میں کر دیتا ہوں۔" عرض کیا : "میں نے آپ کا اسمِ شریف لکھ دیا ہے"، سامنے سے ہٹا، تو قصیدہ صاف کرنے بیٹھا۔

کاغذ لینے کیلئے سامنے سے گزرا تو دریافت فرمایا : "کیا کر رہے ہو ؟" عرض کیا : "آپ نے قصیدہ صاف کرنے کیلئے فرمایا تھا ، اسے صاف کر رہا ہوں۔" خوش ہو کر اپنے مخصوص انداز میں فرمایا : "جیتے رہو، مجھے تم سے یہی امید تھی"۔ ایک دو جگہ الفاظ بالکل پڑھے نہ جاتے تھے، دریافت کرنے پر معلوم فرمایا۔ صاف شدہ قصیدہ ملاحظہ میں پیش کیا۔ ایک جگہ فاز فی الوریٰ کو کچھ اور سمجھ کر لکھا تھا۔ ارشاد فرمایا : "یہ فاز فی الوریٰ ہے"۔

جس ترتیب میں اشعار نقل کئے گئے ہیں وہ بترتیبِ آمد ہیں۔ ان کو میں نے مضمون کے لحاظ سے عمداً مرتب نہیں کیا ہے کہ اس قصیدے کی تاریخ میں یہ حضرت کی آخری تحریر ہے۔ یہ ترتیب بھی منضبط رہے مطلع میں صلواۃ کا املا صلات بھی اسی اہتمام کے مدِ نظر ہے کہ اسی طرح تحریر فرمایا تھا پہلے گیارہ شعر تو وہ ہیں جن کو کوئی املا نویس ہم دست نہ ہونے سے حضرت نے بدرجۂ مجبوری لیٹے لیٹے خود ہی تحریر فرمایاتھا۔ عربی اشعار کے بعد اردو میں بھی اسی بحر میں چند مصرعے تھے، جن میں جنتی ، اُمتی اور محبتی قافیے باندھے تھے ۔

حضرت نے عربی قوافی کے ساتھ اردو قافیے باندھنے کی اس جدت کی طرف خصوصیت سے متوجہ فرمایا ۔ میرے لئے داد دینا بھی چھوٹا منہ بڑی بات تھی اس لئے سرجھکاتا گیا۔ یہ گیارہ اشعار انتیسویں شعبان کو جشنِ ولادت غوثِ اعظم (رضی اللہ عنہ وارضاہ عنا) کے موقعے پر سجادہ نشینِ بارگاہ مطابق اصل حضرت رحیم پاشا مدظلہ ان کے زورِ بازو حضرت علی پاشا مد ظلہ اور اس عاصی نے محفل میں حضرت کے روبرو پڑھ کر سنائے تھے۔

رمضان میں ایک دن حاضر ہوا ۔ دیکھتے ہی فرمانے لگے : "میں تمہارے آنے کی دعا ہی کر رہا تھا۔" پھر کاغذ قلم لینے کی ہدایت فرمائی اور مزید چار شعر لکھوائے جو آخر میں اسی ترتیب سے پیش کئے گئے ہیں ۔ جب "فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ" فرمایا تو گلا متاثر اور آواز پست ہونے سے پہلی مرتبہ میں الفاظ سمجھ میں نہیں آئے ۔ عرض کیا کہ سمجھ نہیں سکا ۔ دوبارہ ارشاد فرمایا ۔ پھر عرض کیا کہ نہیں سمجھا۔ پھر ارشاد فرمایا۔ اب بھی سمجھ نہیں سکا اور ساکت ہو گیا تو القا فرمایا اور غلام نے شکر ادا کر کے لکھ لیا۔ اشعار کے متعلق رائے دریافت فرمائی ۔ بھلا کیا عرض کر سکتا، صرف تسبیح پڑھ سکتا تھا ۔ فرمانے لگے: "آپ اردو میں تو شعر کہتے ہیں کیا عربی میں بھی کہتے ہیں ؟" عرض کیا : "جی نہیں ۔"

یہ قصیدہ پیش رفتِ وصال ثابت ہوا۔ ایک مرتبہ

"تھام لو بتیاں ہماری ہیں واری تم پہ جاؤں نبی جی"

کہتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر لیٹ گئے تھے، غلاموں کے کہرام اور یا رسول اللہ بھیجنے کی پکار پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس بھیجا تھا اور قیامت ملتوی ہو گئی تھی۔ اس مرتبہ صلوٰۃِ تسبیح پڑھتے ہوئے اپنے محبوب سے جاملے۔

حضرت کا آخری سلام یہ ہے :۔
صَلَاةً وَتَسْبِيحًا وَأَزْكَى التَّحِيَّةِ عَلَى خَيْرِ خَلْقِ اللَّهِ شَمْسِ الْحَقِيقَةِ
دعائے نزولِ رحمت ، بیانِ پاکی اور پاکیزہ ترین سلام بہترین خلقِ اللہ ، آفتابِ حقیقت پر
نَبِيٌّ نَبِيهٌ شَافِعٌ وَمُشَفَّعٌ إِمَامٌ هُمَامٌ مَلْجَأُ الْبَرِيَّةِ
وہ شہرۂ آفاق نبی ہیں ، شفاعت کرنیوالے اور مقبول شفاعت ہیں۔ سردارِ عالی ہمم اور خلقت پناہ ہیں
فَمَنْ دَانَ دِينَ الْمُصْطَفَى فَازَ فِي الْوَرَى وَمَنْ حَادَ عَنْهُ كَانَ غَرْقَ الْمُصِيبَةِ
جس نے دینِ مصطفےٰ اختیار کیا کامرانِ زمانہ ہوا اور جو اس سے الگ ہوا مصیبت میں ڈوب گیا گھر گیا
أَمِينٌ لِوَحْيِ اللَّهِ لِلدِّينِ حَافِظٌ وَهَادِي عِبَادِ اللَّهِ حَامِي الْحَقِيقَةِ
وحیِ الٰہی کو جوں کا توں پہنچانے والے محافظِ دین ہیں۔ بندگانِ خدا کے رہنما حقیقت کے حامی ہیں ۔
وَسَيْفٌ لِقَتْلِ الظَّالِمِينَ غَضَنْفَرٌ وَجُلْمُودُ صَخْرٍ عِنْدَ كُلِّ كَرِيهَةِ
ظالموں کو قتل کر نیوالی تلوار ہیں۔ شیرِ مرد ہیں۔ وہ شدید معرکہ کے مقابل اڑل اور مضبوط چٹان ہیں
أَغِثْ يَا رَسُولَ اللَّهِ يَا سَيِّدَ الْوَرَى یا رسول اللہ ! اے سردارِ زمانہ امداد !
فَإِنِّي فَقِيرٌ عَاجِزٌ بِالْبَلِيَّةِ کہ میں محتاجِ کرم ہوں مصیبت سے عاجز ہوں
عَظِيمُ الْعَطَايَا لِلْبَرَايَا وَصَادِقٌ وہ خلائق کے حق میں داتا ہیں۔ راست باز ہیں
حَبِيبُ إِلٰهِ الْعَالَمِينَ بِعَظْمَةِ خداوندِ کائنات کے محبوب ہیں جاہ و حشم کیساتھ
وَيَا خَيْرَ خَلْقِ اللَّهِ يَا سَيِّدَ الرُّسْلِ اے بہترین خلقِ اللہ ! اے رسولوں کے سردار !
فَإِنِّي فَقِيرٌ عَاجِزٌ فِي الْبَرِيَّةِ میں محتاجِ کرم ہوں ۔ ناچارِ زمانہ ہوں
جَمِيلُ الْمُحَيَّا صَاحِبُ الْمَجْدِ وَالْعُلَى وہ صاحبِ شکلِ جمیل بزرگ و بلند پایہ ہیں
عَظِيمُ عِبَادِ اللَّهِ تَحْتَ الْإِرَادَةِ اللہ کے بندوں میں سب سے بڑے حاملِ عبدیت اور اس کے تحتِ ارادہ
فَأَنْتَ بِفَضْلِ اللَّهِ سَيِّدُ الرُّسُلِ اللہ کی عنایت سے آپ رسولوں کے سردار ہیں
وَنَحْنُ بِفَضْلٍ مِنْكَ مِنْ خَيْرِ أُمَّةِ اور آپ کی عنایت سے ہم بہترین امت ہیں
جَوَادٌ كَرِيمٌ طَاهِرٌ وَمُطَهَّرٌ آپ سخی ہیں ، کریم نفس ہیں پاک ہیں پاکیزہ ہیں
رَءُوفٌ رَحِيمٌ قَدْ خُلِقْتَ بِرَحْمَةِ بہت مہربان ہیں رحم دل ہیں سراپا رحمت ہیں
جَوَادٌ كَرِيمٌ شَافِعٌ وَمُشَفَّعٌ آپ سخی ہیں کریم نفس ہیں شفاعت کرنیوالے اور مقبول شفاعت ہیں۔
وَأَنْتَ بِفَضْلِ اللَّهِ قَاسِمُ رَحْمَةِ اور اللہ کی عنایت سے آپ رحمت کے تقسیم کر نیوالے ہیں
عَلِيمٌ عَظِيمٌ لِلْخَلَائِقِ عِزَّةٌ صاحبِ علم و معرفت ہیں گراں قدر ہیں آپ کا وجود موجودات کیلئے باعثِ عزت ہے
وَدِينُ النَّبِيِّ وَاضِحٌ لِلْبَرِيَّةِ نبی کا دین سارے جہان پر واضح ہے آشکارا ہے
فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ پھر جو چاہے ایمان لائے اور جو چاہے انکار کرے
فَدِينُ النَّبِيِّ ظَاهِرٌ فِي الْحَقِيقَةِ نبی کا دین تو اپنی حقانیت میں ظاہر ہے۔
شُجَاعٌ غَيُورٌ دَافِعُ الظُّلْمِ وَالْجَفَا وہ بہادر ہیں غیور ہیں ظلم و جفا کے دور کرنیوالے ہیں
وَلِلْكُفْرِ مَاحٍ ذُو الْفَقَارِ الْكَرِيهَةِ کفر کو مٹا دینے والے اور معرکۂ جنگ میں شمشیرِ جوہردار
إِلَى اللَّحْدِ

از جناب محمد ظہیر خان قادری قدیری

۱۹۴۸ء تک آپ کی صحت ٹھیک ٹھاک تھی لیکن سقوطِ حیدرآباد کے بعد آپ ایک طرح کی جلدی بیماری میں مبتلا ہو گئے جس نے سوائے چہرے ، سر اور گردن کے آپ کے سارے جسم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ڈاکٹروں کی طرف بغرضِ علاج رجوع کیا گیا جنہوں نے پوری توجہ سے علاج کی کوشش کی لیکن کوئی افاقہ نہ ہوا ۔ پھر ہومیو پیتھی آزمائی گئی ۔ کوئی موافق نتیجہ نہ نکلا۔ یونانی اور آیور ویدک دواؤں کے استعمال سے بھی کچھ فرق نہ پڑا مرض اور علاج کا سلسلہ کئی ماہ تک جاری رہا۔ بالآخر مرض کی شدت میں خود بخود کمی آگئی ۔ تاہم عام صحت متاثر رہی ۔

بیماری کی شدت میں بھی رشد و ہدایت کا سلسلہ جاری رہا ۔ وہی متبسم چہرہ ، وہی شفقت و محبت کا اظہار اور جب کوئی آپ کی صحت کے بارے میں دریافت کرتا تو آپ جواب میں صرف الحمد للہ فرماتے۔ بیماری کی شدت اور اس پر حضرت قبلہ کے صبر اور اللہ کے شکر پر استقامت سے لوگوں کو حضرت ایوب علیہ السّلام کی یاد آجاتی اور یوں ان کے ایمان تازہ ہو جاتے ۔ وفات سے دو سال قبل چلنے پھرنے میں دقت ہونے لگی تو متحرک کرسی کا استعمال شروع کیا۔ اور گھر سے نکلنا بالکل موقوف کر دیا ۔ جب آپ لوگوں سے ملنے برآمد ہوتے تو کرسی پر بیٹھ کر تخت تک تو پہنچتے اور ہولے ہولے کرسی سے تخت پر بٹھائے جاتے پھر یہ حالت بھی قائم نہ رہ سکی ۔ آخری سالگرہ تو یوں گذری که پلنگ پر ہی

لیٹے لیٹے لوگوں کی مبارکباد کے جوابات دیتے رہے اور پھولوں کے ہار بطورِ ہدیہ قبول کیئے۔ تاہم اس حالت میں بھی درس و تدریس اور دیگر معمولات میں کوئی فرق نہ آیا۔ چونکہ حضرت بہت ہی نحیف و ناتواں ہوتے جا رہے تھے، وفات سے چار پانچ ماہ قبل درس کا سلسلہ موقوف کروا دیا گیا مگر لوگ ملتے جلتے اور حاضری دیتے رہے۔ گو ڈاکٹروں ہی کے مشورے کے مطابق ان آنے جانے والوں پر آپ کے متعلقین نے یک گونہ پابندی عائد کر دی تھی۔ اسی دوران بواسیر کا دو تین دفعہ آپریشن ہوا اور مسلسل لیٹے رہنے سے چونکہ زخم پیدا ہو گئے تھے، اس کی بھی مرہم پٹی کروائی جاتی رہی۔ سارے اعضاء نحیف و ناتواں ہوتے جا رہے تھے مگر دماغ مستحضر تھا۔ ہر شخص کو پہچانتے، ان کے خاندانی حالات دریافت کرتے اور سابقہ ملاقاتوں کے واقعات دہراتے۔ اگر کسی اختلافی مسئلے پر کبھی ارشاد ہوتا تو اس کے سارے پہلو واضح کر کے آخری حکم سنا دیا کرتے۔ لیکن بالآخر ۲۴ مارچ ۱۹۶۲ء مطابق ۱۷ شوال ۱۳۸۱ھ کو وہ وقت آ ہی گیا، جو اٹل ہے۔ کافروں اور محجوبوں کیلئے سخت ہے لیکن مومنین کے لئے بالعموم اور ان میں محبانِ خدا کیلئے بالخصوص دوست کی دوست سے ملاقات کا بہانہ ہے۔

یہ امیدِ دید ہی نے کیا موت کو گوارا مری جان مفت کب تھی کہ جو یوں نثار ہوتا (حسرت)

جس کا حال مطابقِ قال ہو اور قال وہی ہو جو قالِ رسول ہو، نہ صرف دل ذاکر ہو، بلکہ رگ و ریشہ اور اعضائے ظاہری و باطنی بھی ذاکر ہوں ، جس کا ذکر لفظ سے گذر کر معنی تک اور معنی سے مذکور تک پہنچ چکا ہو، جو اہل طلب اور اہل عشق کے لئے نشانِ بے نشاں ہو، اس کے وقتِ آخر کا کیا کہنا۔ چنانچہ آپ نے امتِ مرحومہ کو خدا حافظ کہتے ہوئے حضرت رسولِ مقبول کو صلوٰۃ و سلام عرض

کرتے ہوئے اور اپنی اس دلی آرزو کو کہ :

ساتھ لے جائیے حسرت کو جو ہو وقتِ اخیر اتنا فرمائیے احسان رسولِ عربی

کو پورا ہوتے دیکھتے ہوئے داعیِ اجل کو لبیک کہتے ہیں اور یوں تقریباً ایک صدی پر مشتمل درخشانی تاریخ کا یہ باب مکمل ہو گیا ۔ اِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ (پ ۲ ع ۳)۔

ایسے ولی اور عالم و عارف کی موت اس کیلئے حیات باندازِ نو ہے لیکن کہا جاتا ہے کہ موتِ عالِم ایک عالَم کی موت ہے کیونکہ جس شمعِ علم و عرفان سے ایک عالم کو روشنی ملتی تھی وہ بجھ جائے تو احساسِ محرومی سے فطری طور پر ایسا ہی محسوس ہوتا ہے لیکن الحمد للہ کہ آپ نے اپنے جانشین ایک دو نہیں بلکہ بہت بڑی تعداد میں چھوڑے ، علم و عرفان کے بہت سے دیئے اور ایسے روشن چراغ اپنے پیچھے چھوڑ گئے جن کی روشنی سے آنیوالی نسلوں کو تابانی ملتی ہی رہے گی ۔ ان شاء اللہ ۔

نہ آئے گی کوئی آفت ترے میخانے پر حسرت دعائے مخلصاں ہے پایۂ تعمیرِ میخانہ

وقتِ وصال سہ پہر کا وقت تھا۔ خبر بجلی کی طرح سارے شہر میں پھیل گئی اور لوگ دیوانہ وار مدینہ منزل کی طرف جانے لگے اور اس طرف کے تمام راستے سواریوں اور پیدل سوگواروں کی کثرت سے اٹ گئے۔ اخباری نمائندے بھی پہنچ گئے اور دوسرے دن حیدرآباد دکن کے تمام اخباروں نے سانحۂ ارتحال جلی سرخیوں اور سیاہ حاشیوں سے شائع کیا اور اداریے بھی لکھے۔ جامعہ عثمانیہ، شہر کے تمام کالج اور اسکول سوگ میں ایک دن کیلئے بند کر دیئے گئے۔ دوسرے دن صبح میں یعنی ۲۵ مارچ کو غسل خود آپ کے

اہلِ خاندان اور خلفاء نے دیا ۔ پوشاک پہنائی گئی اور نصف گھنٹے تک مرد معتقدین کو دیدار سے مشرف کروایا گیا ۔ بعد ازاں میت زنانے حصے میں لائی گئی جہاں دو گھنٹے تک ہزاروں عورتوں نے آہ و بکا کے درمیان آپ کا آخری دیدار کیا ۔ اس موقعے پر یہ ایمان افروز منظر بھی دیکھنے میں آیا کہ آپ کی زوجۂ محترمہ اور صاحبزادیاں رونے والیوں کو صبر کی تلقین کر رہی تھیں۔

ولایتِ ذی شان کی آخری جھلکی وصال شریف کے بعد یوں دیکھی گئی کہ برسوں کی بیماری کے باوجود چہرۂ انور تازہ و روشن تھا ۔ خبرِ موت کی نفی کر رہا تھا ۔ آنکھوں کا نور اور چہرے سے ہویدا دل کا سرور زبانِ حال سے مژدہ سنارہا تھا کہ مقامِ قرب و وصال عطا کیا گیا ہے ۔ محب محبوبِ حقیقی سے واصل ہو کر حیاتِ ابدی سے سرفراز فرمایا گیا ہے۔ طبعی غم و اندوہ کے باوجود وہ دن عجیب پر نور اور سہانا دکھائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ جامعہ عثمانیہ میں کسی نے حضرت سے پوچھا کہ ہم مرنے کے بعد پیر سے جائیں یا سر سے تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ ہماری پیدائش مالک و خالق کا احسان ہے۔ اس کے شکریے میں ہم سر سے چلتے ہوئے آئے اور پیدا ہوئے ۔ ادائیگیِ شکریہ میں زمین پر سر رکھ دیا اور جائیں گے بھی تو اسی طرح ۔ ہمارا پیدا ہونا اور مرنا دونوں مالک و خالق کے حکم کی تعمیل ہے اور تعمیل ہم سر آنکھوں سے کریں گے۔

جلوسِ جنازہ کوئی گیارہ بجے مدینہ منزل سے چادر گھاٹ پل ، عزاخانۂ زہرا سے ہوتا ہوا نیا پل اور پتھر گٹی سے گذرا اور یوں تقریباً دو گھنٹے بعد کل دو میل سے کم کی مسافت طے کر کے مکہ مسجد پہنچا ۔ شرکائے جلوس کے علاوہ راستہ بھر دیدار کے منتظر لوگوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ جمع تھے۔

پردہ دار خواتین بھی گھروں کی بالکنیوں اور رکشاؤں میں سڑک کے دونوں طرف جمع ہوگئی تھیں ۔ کاندھا دینے کے خواہشمند معتقدین اتنے زیادہ تھے کہ جنازے کے ساتھ ساتھ لمبے لمبے بانس باندھ دیے گئے تھے۔

جنازے کے ساتھ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ وَاللهُ أَكْبَرُ کا بالجہر ذکر جاری تھا۔ جلوسِ جنازہ میں جو لوگ شرکت کر رہے تھے ان کے جذبات حضرت قبلہ کے شاگرد پروفیسر سید لیاقت حسین قادری (جامعہ عثمانیہ) کے الفاظ میں من و عن درجِ ذیل ہیں:

"ایسے ولی اللہ کے جنازے میں شرکت نیک بختی و خوش نصیبی ہے۔ نیتِ شرکت سے زیادہ بہ نیتِ زیارت آئیں، حصولِ برکت کے لئے آئیں۔ وقتِ وصال رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا وقت ہوتا ہے۔ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (پ ۸ ع ۱۴) اس لئے عوام ایسے اہل اللہ کے جنازے میں ان گنت تعداد میں پروانہ وار جمع ہوتے ہیں۔ اور بہ خلوصِ نیت کاندھا دیتے ہیں۔ سورۂ زمر کے آخر میں ارشادِ باری ہے:

وَتَرَى الْمَلَائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ (پ ۲۴ ع ۴)

کہ تم دیکھو گے کہ اللہ تعالیٰ کے عرشِ اعظم کے اطراف فرشتے گھیرے ہوئے ہیں اور تسبیح و تحمید پڑھ رہے ہیں۔ بلا تشبیہ اس کی حکمت و مصلحت ہے کہ انسانِ کامل خلیفۃ اللہ کے جنازے کو کندھوں پر اٹھا کر انسان تسبیح و تحمید و تکبیر پڑھتے ہیں۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ حضور غوثِ پاک سے مروی ہے ، قَلْبُ الْمُؤْمِنِ عَرْشُ اللَّهِ الْأَعْظَمُ کہ مومن کا دل اللہ کا عظیم عرش ہے، کیونکہ قلبِ مومن ہی کے ذریعے مومن کو اللہ کی نزدیکی حاصل ہوتی ہے۔ جب قلبِ مومن کا یہ حال ہے تو قلبِ ولی اللہ کا کیا حال ہو گا کہ

اس قلبِ مصفی و مطہر ہی کے ذریعے نعمتِ دیدار نصیب ہوتی ہے ۔ یہ خدا کا مکان ہے۔ بیت اللہ الاعظم ہے جو قدرت کے ہاتھوں بنایا گیا ہے۔ جب ایسے ولی اللہ کے جنازے کو کاندھے پر لیا جاتا ہے تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ عرشِ اللہ الاعظم کو کاندھے پر اٹھانے کی عزت حاصل کی جا رہی ہے۔ جو خدمت فرشتے انجام دیتے ہیں وہی خدمت انجام دینے کا موقع خوش نصیب انسانوں کو عطا کیا جاتا ہے۔ ہم نے دیکھا کہ اہلِ دل حضرات بڑے ہی شوق سے بڑے ہی احترام کے ساتھ عرشِ اعظم کو کاندھوں پر اٹھانے کی عزت حاصل کر رہے تھے۔ دیکھا گیا کہ بعض اہل دل دوڑ دوڑ کر بار بار کاندھا دے رہے تھے اور بعض تو جنازے کو چھوڑنا ہی نہیں چاہتے تھے۔ یہ منظر، دیدار اور شوقِ لقائے یار کا مظہر تھا۔

بکثرت ہندو بھی جلوسِ جنازہ کے راستے میں جگت گرو اور مہا پرش کا آخری درشن کرنے موجود تھے۔ کچھ جلوسِ جنازہ میں بھی شریک ہو گئے تھے۔ جلوسِ جنازہ جب پتھر گٹی سے آگے بڑھا تو ایسے علاقے سے گذرا جہاں ہندو ساہوکار کا روبار بھی کرتے ہیں اور سڑک کے دونوں جانب اوپر فلیٹوں میں رہتے بھی ہیں۔ جلوسِ جنازہ جب یہاں پہنچا تو ان کے اہل خاندان نے گل پاشی کی ۔ اصل جلوس کے پیچھے پیچھے شیعہ برادران اپنے عقائد کے مطابق اپنا ایک ماتمی جلوس بنا کر چل رہے تھے اور نوحہ خوانی کر رہے تھے۔

جب جنازہ مکہ مسجد پہنچا تو وہاں پہلے ہی ایک اژدھام جمع تھا ۔ مکہ مسجد میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی۔ سڑک پر چار مینار تک ، یونانی دواخانہ نظامیہ کے احاطے میں بھی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ مکہ مسجد کے ایک حصے میں خواتین بھی موجود تھیں ۔ اژدھام کی کثرت سے اندرونِ مسجد سنگِ مرمر کی جالی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور تین حضرات زخمی ہوئے جنہیں فوراً دواخانۂ عثمانیہ

میں منتقل کردیا گیا ۔ نمازِ جنازہ ایک گھنٹے بعد تقریباً ۲ بجے ادا کی گئی۔ آپ کے مرشد زادے اور داماد حضرت سید محمد باقر حسینی نے امامت فرمائی۔ اس موقعے پر حاضرین کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے کسی طرح کم نہیں تھی۔ مکہ مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھانے کی ضرورت نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد پیش آئی۔ قبل ازیں نواب میر محبوب علی خان آصف جاہِ سادس کی نمازِ جنازہ یہاں پر ادا کی گئی تھی۔

نمازِ جنازہ کے بعد جلوسِ میت براہِ پنچ محلہ قاضی پورہ روانہ ہوا ۔ قاضی پورہ میں حضرت کے پیر و مرشد حضرت سید محمد صدیق الحسینی القادری کے مزار کے پاس جنازہ رکھا گیا اور پھر جنازہ پنچ محلہ ، چار مینار اور لاڈ بازار سے ہوتا ہوا تقریباً ڈیڑھ میل چل کر پانچ بجے صدیق گلشن پہنچا۔ اس عرصے میں اژدھام میں کوئی کمی نہیں آئی ۔ بلکہ ہجوم کچھ بڑھتا ہی جارہا تھا ۔ صدیق گلشن میں بھی پہلے ہی سے بہت سے مرد اور عورتیں جمع تھیں۔ پہلے ان عورتوں کو موقع دیا گیا جو مدینہ منزل میں مشرف بہ دیدار نہ ہو سکی تھیں ، پھر مردوں کو آخری دیدار کرایا گیا اور تدفین عمل میں آئی۔

قبر شریف آپ نے خود اپنے خرچ پر وصال سے پندرہ دن پہلے تیار کروائی تھی اور اپنے مرید و خلیفہ فاضلِ دیوبند جناب حامد صدیقی کو بھیج کر اس کی تصدیق کروائی تھی کہ تمام کام شریعت کے مطابق انجام پایا ہے۔ مزار شریف تقریباً ۱۰۰ مربع گز چبوترے کے وسط میں واقع ہے اور حسبِ حکمِ شریعت اور وصیت کچا ہے تاہم تمیز کے لئے ارد گرد سنگِ مرمر کا فرش بعد میں کر دیا گیا اور اسی طرح ایک چوکھٹ بھی بنادی گئی ۔

جلوس و نمازِ جنازہ میں خلقِ خدا کی اس بکثرت شرکت کا سبب

نہ تو ظاہری حکومت تھی، نہ سیاسی تشہیر بلکہ رضائے الٰہی کے لئے مخلوقِ خدا کی بے لوث اور انتھک خدمت کا ناقابلِ تردید ثبوت ۔

كُلُّ مَنْ عَلَيْهَا فَانٍ ، وَيَبْقَى وَجْهُ رَبِّكَ ذُو الْجَلَالِ وَالْإِكْرَامِ (پ ۲۷ ع ۱۲)
شانِ عبدِ قدیر

از جناب میر حسین علی خان قادری قدیری

وہ جو عبدِ قدیر ہوتے ہیں آپ اپنی نظیر ہوتے ہیں
کر کے عہدِ وفا محمد سے شانِ فوزِ کبیر ہوتے ہیں
سرمہ کرتے ہیں خاکِ پائے نبی اور یوں دستگیر ہوتے ہیں
ان کی جھولی میں کیا نہیں ہوتا جو خدا کے فقیر ہوتے ہیں
فکرِ فردا سے کیا غرض ان کو وہ تو روشن ضمیر ہوتے ہیں
ہے بہاروں پہ گلشنِ صدیق تشنہ لب پیالہ گیر ہوتے ہیں
ملکِ دل کی مجھے ملی شاہی ان کے خادم امیر ہوتے ہیں
میر بننا جو واقعی چاہیں ان کے بے دام اسیر ہوتے ہیں