Al-Ma‘ārif (The Gnostic Expositions — Complete Four-Part Compendium on Metaphysics, Tawhid & Prophethood)
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ رحمۃ اللہ علیہ Bahr al-'Ulum Hazrat Muhammad Abdul Qadeer Siddiqi Qadiri 'Hasrat' (Rh.A) حسرت اکیڈمی پبلیکیشنز، حیدرآباد دکن / Hasrat Academy Publications · Classical Scholarly Edition
المَعَارِفُ (حصہ اول تا چہارم مکمل سیٹ) مقالات بحر العلوم علامہ مولینا محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت سابق پروفیسر و صدر شعبہ دینیات عثمانیہ یونیورسٹی
شائع کردہ حسرت اکیڈیمی صدیق گلشن بندیل گوڑہ بہادر پورہ حیدر آباد اے پی
المعارف حصہ اول - ۲ شوال ۱۳۵۴ھ - شمس الاسلام پریس حیدر آباد المعارف حصہ دوم - ۲۲ شوال ۱۳۵۶ھ - شمس الاسلام پریس حیدر آباد المعارف حصہ سوم - ربیع الاول ۱۳۷۰ھ - اورینٹل الیکٹرک پریس المعارف حصہ چہارم - جمادی الثانی ۱۳۷۸ھ - اعجاز پرنٹنگ پریس حیدر آباد المعارف حصہ اول تا چہارم، مکمل سیٹ - رجب ۱۴۰۰ھ - نیشنل فائن پرنٹنگ پریس
علم کی فضیلت معلوم کی فضیلت سے ہوتی ہے۔ اور چونکہ میرا معلوم سب سے اعلیٰ، سب سے افضل ہے تو اس کے متعلق بھی جو علم ہو گا وہ سب علوم سے اعلیٰ و افضل ہی ہو گا۔ میں کس کی ذات و صفات و اسماء و افعال سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں؟ اللہ کی! اللہ میرا محبوب ہے، اس کا ذکر مجھے مرغوب ہے۔ جو میرے دل و دماغ میں ہے وہ زبان و قلم سے نکلے گا۔ دوسروں کو لطف آئے یا نہ آئے مجھے تو لذت مل رہی ہے۔ کوئی اس کو دیکھے نہ دیکھے میں خود اس کو بار بار دیکھوں گا اور اپنا سبق دھراؤں گا۔
ارے یہ کیا ہو رہا ہے؟ کوئی گدگدی کر رہا ہے۔ اوہ! کوئی چیز دل میں کھٹک رہی ہے۔ افوہ! کلیجہ منہ کو آ رہا ہے۔ آہ! آہ! تن بدن میں آگ لگ رہی ہے۔ کوئی شئے سر سے پاؤں تک دوڑ رہی ہے، الْعِيَاذُ بِاللَّهِ! آنکھوں سے دکھائی دیتا ہے، نہ کانوں سے سنائی دیتا ہے۔ اللَّهُ أَكْبَرُ! یہ کیا شور ہے؟ یہ کس کا زور ہے؟ مجھے کوئی گھسیٹے لئے جا رہا ہے۔ کدھر کدھر؟ اُدھر اُدھر - تو کون ہے؟ میں مستی ہوں، دشمنِ خود پرستی ہوں۔ ذوق سے معمور ہوں، نشہ میں چور ہوں، عقل سے دور ہوں، سراپا سرور ہوں۔ سحر میری چشمِ فتاں میں، آشوب میرے کاکلِ پیچاں میں۔ اعجاز میری زبان میں، محویت میرے روئے تاباں میں، فتنہ میرے اشاروں میں۔ قیامت میری ٹھوکروں میں۔ ادا کی تلوار، ناز کا خنجر، نگہ کی بندوق چلانا، چلتے چلتے آگ لگانا میرا ایک تماشہ ہے۔ ہنستے ہنستے بجلیاں گرانا میرا ایک کرشمہ ہے۔ آخر! تو کون ہے؟
۸ میرا ہر جگہ جدا نام ہے، جدا کام ہے۔ ذراتِ عالم میں کششِ اتصال ہوں، زمین اور زمینات میں کششِ ثقل، مختلف مادوں میں کششِ کیمیاوی، کراتِ عالم میں تجاذب، جانوروں میں موالفت، بچوں میں شوقِ بازی، جوانوں میں حسن پرستی، بوڑھوں میں شفقت، غرباء میں حسرت، اغنیاء میں حرصِ دولت، سپاہیوں میں شہامت، امراء میں جاہ و غیرت، علماء میں وقار و متانت، بادشاہوں میں عظمت، اہل مذہب میں حمیت، اہل ملک میں عصبیت، صالحین میں عبادت، سالکین میں توحید و عزیمت، واصلین میں بے خودی، کاملین میں بندگی۔
تجھے خدا کی قسم، سچ کہنا تو کون ہے؟ اور تیرا نام کیا ہے؟ امتیاز کا مٹانا، اتحاد کا پیدا کرنا، بچھڑوں کو ملانا، دو کو ایک کرنا میرا کام ہے، ”محبت“ میرا نام ہے۔ تیرا مقام؟ ذرۂ بے مقدار سے خورشیدِ پُرانوار تک میرا جولانگاہ ہے۔ آخر تیری آرامگاہ؟ دلِ شکستہ و دماغِ آشفتہ۔ کیا کھاتی؟ کیا پیتی ہے؟ عاشقوں کا خونِ دل پیتی ہوں اور لختِ جگر کھاتی ہوں۔ تیرا انتساب؟ ماوراء الحجاب۔ تیرا سن و سال؟ ظہورِ عالم سے ایک سال زیادہ ہوں، مگر ہنوز ترو تازہ ہوں۔ جوانی میری دیوانی ہے، شباب مجھ پر خراب ہے۔ تیری عنایت، محبت کی غایت؟ کہیں اقتضائے طبیعت، کہیں نفع یا لذت، اہل صلاح میں خیر و
۹ فلاح، اہل معرفت میں علتِ فطرت، میں قربان۔ محبت کا نشان؟ نامۂ محبوب کا فریفتہ، پیغامبر کا دلدادہ، ہر کام میں مطیعِ احکام، ہر امر میں ایثار، ہر بات میں فرمانبردار، بندگی میں سر افگندگی، ذلت میں لذت، یاد میں شاد، سراپا خیال، ہمہ تن محال، زمین پر نہ مکان، نہ آسمان پر نشان، خانہ برباد، ناشاد، نامراد۔ تیرے طالب کیسے ہوتے ہیں؟ ہوس کار، برقع کے نقش و نگار پر گرفتار۔ کم فہم، برقع میں چھپنے والے انوار پہ بے قرار۔ جو سچا طالبِ دیدار ہوتا ہے، وہ جان نثار ہوتا ہے۔ منع کرتی ہوں، سمجھاتی ہوں، اصرار کرتا ہے، نہیں مانتا، تو اس کو وادیٔ حیرت میں لے جاتی ہوں، شرابِ بے خودی، صہبائے خود فراموشی پلاتی ہوں۔ پھر اپنے منہ پر سے نقاب اٹھاتی ہوں، آئینہ بن کر سامنے کھڑی ہو جاتی ہوں۔ دیوانہ ہاتھ پھیلاتا ہے کہ مجھ سے بغل گیر ہو۔ ہاتھ خالی جاتے ہیں، اور اپنے آپ کو پکڑ لیتا ہے۔ ہوش آتا ہے تو کچھ یاد ہے کچھ فراموش ہے۔ غریب خاموش ہے۔ جہل میں علم ہے، ظلمت میں نور ہے، مرآتِ حیرت ہے۔ لوگ اسے چھیڑتے ہیں، سبب پوچھتے ہیں۔ بے چارہ اپنی زبان بھول جاتا ہے۔ ہندیوں سے عربی بولتا ہے، وہ بھی عاد و جرہم کی، پھر کہنا کچھ چاہتا ہے منہ سے کچھ نکلتا ہے۔ لوگ اس پر ہنستے ہیں، وہ لوگوں پر ہنستا ہے۔ جہلاء اس کو مجنون سمجھتے ہیں۔ علماء اپنے محاورے کے
۱۰ مطابق ان کے کلام کا مطلب نکالتے ہیں۔ من مانے حکم لگاتے ہیں۔ ان عاشقوں میں جو دقیقہ سنج ہوتے ہیں، مرنجاں مرنج ہوتے ہیں۔ یہ آسمانی زبان میں کلام کرتے ہیں، سامعین کے فہم میں جو کچھ آتا ہے مان لیتے ہیں، نہیں سمجھ آتا تو تاویل کر لیتے ہیں۔ لوگ ان کے نشانِ قدم پر چلتے ہیں۔ ان کی خاکِ قدم کو کحلِ بصیرت سمجھتے ہیں۔
میں کون ہوں؟ میں میں ہوں۔ تو کیا میں محمد عبد القدیر نہیں ہوں؟ کس نے کہا کہ نہیں ہو۔ بات یہ ہے کہ جتنے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں، وہ مقابل کے لحاظ سے ہیں صرف ایک لفظ ”میں“ ہے کہ وہ کسی کے مقابل نہیں ہے۔
مولوی محمد الیاس برنی صاحب کے لحاظ سے دیکھو تو محمد عبد القدیر ہوں۔ وہ الیاس ہیں تو میں حسرت ہوں۔ وہ فاروقی ہیں، تو میں صدیقی ہوں۔ وہ بلند شہری ہیں تو میں حیدر آبادی ہوں۔ وہ جوان ہیں تو میں کہل ہوں۔ وہ ناظم دار الترجمہ ہیں، تو میں وظیفہ یاب صدر شعبۂ دینیات ہوں۔ باوجودیکہ ہم دونوں باہم دوست ہیں، جامعہ عثمانیہ کے متعلقین سے ہیں، ہم مذہب ہیں، ہم مشرب ہیں، ہم خیال ہیں۔ اور پھر چند امور کا مقابلہ کیا گیا تو دیکھو کتنے جواب بدل کر دیئے گئے۔
اب کسی جانور سے مقابلہ کرو، تو انسان ہوں۔ درخت سے مقابلہ کرو، تو حیاتِ ظاہری رکھتا ہوں، حساس ہوں۔ پتھر
۱۲ سے مقابلہ کرو تو نامی ہوں، نشو و نما پاتا ہوں۔ فرشتے کے مقابل جسم ہوں۔ رنگ و بو کے مقابل جوہر ہوں۔ واجب سے نسبت دو، تو ممکن ہوں۔ رب کی طرف اضافت کرو، تو عبد ہوں۔
میں سلطنتِ بدن کا سلطان ہوں۔ دل میرا تختِ سلطنت ہے، دماغ میری کرسیٔ حکومت ہے۔ حسِ مشترک میرا دار المطالعہ، حافظہ کتب خانہ ہے، خیال سیرگاہ ہے، متخیلہ شکارگاہ۔ اعضاء میری رعایا ہیں، عقل میرا صدر اعظم ہے۔ غضب صدر المہامِ افواج ہے۔ زبان صدر المہامِ سیاسیات ہے۔ ضمیر صدر المہامِ عدالت ہے۔ معدہ صدر المہامِ مال گزاری ہے۔ جگر صدر المہامِ فینانس ہے۔ عقل مہتممِ روشنی و برقیات ہے۔ اعصاب منتظمِ تارِ برقی و ٹیلیفون ہیں۔
تقویٰ میرا لباس ہے۔ عفت میرا ازار ہے۔ ایمان میرا تاج ہے۔ صدق میرا کمربند ہے۔ حمیت میری تلوار ہے۔ صبر میری سپر ہے۔ توکل میرا عصا ہے۔ ہمت میری بندوق ہے۔ محبت میری شراب ہے۔ اطمینان میری مسہری ہے جس میں لیٹتا اور آرام لیتا ہوں۔ کیا سلطنت اور کیا سلطان؟ میں مرقاۃِ ”مَنْ عَرَفَ“ ہوں۔ میں تصویرِ رحمان ہوں۔ قلب میرا عرش ہے، دماغ میری کرسی ہے۔ حافظہ لوحِ محفوظ ہے۔ خیال عالمِ مثال ہے۔ حواس ملائکہ ہیں۔ اعصاب سموات ہیں۔ قویٰ طبائع ہیں۔ اعضاء عناصر ہیں۔ حیات مجھ میں ہے۔ علم میرا مایۂ الامتیاز ہے۔ سمع و بصر
۱۳ ارادہ و قدرت میں رکھتا ہوں۔ کلام سے میرا احترام ہے۔
حسرت مدظلہ:❖کونسی شئے ہے نہیں جو مجھ میں اک طلسمات کا پتلا ہوں میں
❖کیا ملک میری حقیقت کو سمجھتے ملکوں ان کا استاد نہ سمجھا وہ تمنّی ہوں میں❖
او! ”میں“ پیارے ”میں“!!! طفلی میں تو میرے ساتھ تھا، جوانی میں تو میرے ساتھ تھا، کہولت میں تو ساتھ ہے، پیری میں تو ساتھ رہے گا۔ دانت گر کر جدا ہو جائیں، ہاتھ پاؤں کٹ کر علیحدہ ہو جائیں مگر تو جدا نہ ہو گا۔ مرنے کے بعد عمر بھر کا ساتھی، تن بھی ساتھ چھوڑ دے گا، مگر تو کبھی ساتھ نہ چھوڑے گا۔ لڑکپن میں تو چھوٹا نہ تھا، جوانی میں بڑا نہ ہوا، بڑھاپا تجھے ضعیف نہ کر سکے گا۔ کیا تو حیات ہے؟ یا علم و قدرت ہے؟ یہ تو میرے صفات ہیں۔ کیا تو ارضی ہے یا سمائی؟ قوی ہے یا ضعیف؟ کالا ہے یا گورا؟ خوبصورت ہے یا بد شکل؟ زنجیرِ قیود میرے پائے فلک فرسا میں ہرگز نہیں پڑ سکتی۔ تو کہاں ہے؟ کہاں نہیں ہے؟ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟ کمندِ مکان و زماں میرے قصرِ عظمت کے کنگرے تک نہیں پہنچتی۔ سچ کہنا، آخر تو کون ہے؟ اور کیا ہے؟ ”میں صرف ’میں‘ ہوں۔ ساحتِ علمِ الٰہی میں میرے سامنے ہویتِ ممکنہ کا آئینہ آ گیا اور میں اس کے اقتضاء کے موافق حباب بر سرِ دریا معلوم ہونے لگا۔ پھر مثال میں صورت دامنگیر ہو گئی۔ پھر ناسوت میں وزن بارِ دوش
۱۴ ہو گیا۔ سب کچھ ہوا مگر اب بھی ”میں“ صرف ”میں“ ہوں۔
موجِ دریا، ارادہ ہوں میں❖حیرت انگیز روانی میری
(حسرت حیدر آبادی)
او میری جان! ”میں“، میری جان کی جان! ”میں“، میں بھی تیرے سوا کسی کو نہیں چاہتا۔ نوکر چاکر مرے عون و مددگار ہیں۔ بیوی اپنی عزت آبرو مجھ پر قربان کر دی، اس لئے وہ مرکزِ محبت ہے۔ اولاد تیری چلتی پھرتی تصویر ہے، بدن تیرا گھوڑا ہے جس پر تو میدانِ علم تفصیلی و شہادی میں اپنی شہسواری دکھاتا ہے۔ دوسری اکثر چیزیں تیرے گھوڑے کی خاطر ہیں۔ غرض کہ میں جس کو چاہتا ہوں تیرے لئے ہی چاہتا ہوں۔ تو اصل ہے اور دوسرے فرع، تو مطلوب ہے اور دوسرے طفیلی۔
اسیرِ دامِ گیسوئے محبت آپ اپنا ہوں❖جو حبِّ غیر ہے وہ بستۂ زنجیرِ نسبت ہے
(حسرت صدیقی)
”میں“ ہوں ”میں“ اے پیارے ”میں“، واہ رے ”میں“، اللہ رے ”میں“❖کچھ بھی نہ ہو، پرواہ کیا ہے، تو تو ہے اے پیارے ”میں“
ایک شب میں پلنگ پر پڑا کروٹیں بدلتا تھا۔ کیا کیا کیا، نیند نہ آئی گویا کہ اس نے نہ آنے کی قسم کھائی تھی، لاکھ کوشش کی سب بیکار۔ بیکاری سے بیگار بھلا۔ کچھ نہ ہوا تو حضرتِ متخیلہ نے زور دکھایا کہ چل تجھے عالمِ خیال کی سیر کرا لاؤں۔ ان دنوں یونان و ترک میں تیغ و تفنگ بر سرِ کار تھے، گرمِ پیکار تھے۔ دل نے چاہا کہ اسی کی سیر کر آؤں۔ علم میں سب کچھ تھا ہی، قدرت نے حرکت کی، ارادے نے توجہ کی، بس کیا تھا؟ صرف ”ہاں“ کی دیر تھی اور سامنے عالمِ خیال تھا اور ایک ہولناک منظر پیشِ نظر۔
یونانی جنگی بیڑا پھریرا اڑاتا، ساحلِ ایشیائے کوچک پر نمودار ہوا، بڑی بڑی اژدہا پیکر توپیں گرمِ آتش فشانی ہو گئیں۔ ساحل پر بم باری ہونے لگی۔ ترکوں کے پاس معمولی توپ خانہ اور مٹھی بھر عسکری تھے، آخر ترک تھے، چپ کیا بیٹھتے جواب دیا ہی۔ کسی جہاز کا مستول توڑا، کسی کے عرشے پر گولے اتارے، کشتی کے تختے پاش پاش کر دیئے، کچھ کشتیاں غرق کر دیں، مگر ایک کی دارو دس، بھائی بندوں کی امداد، دوستوں کی تائید، بڑی بڑی قوتیں
۱۶ بھیس بدل کر ساتھ تھیں۔ زوردار پیادے کو فرزیں بھی نہیں پا سکتا۔ غریب ترک کیا کرتے، آخر انہیں پیچھے ہٹنا پڑا۔ پھر کیا تھا؟ یونانی فوجیں معہ معشوقانِ پردۂ زنگاری، کشتیوں میں اتریں، وہاں سے ساحل پر آ دھمکیں۔ نہ عورت کو دیکھا، نہ مرد کو، نہ بچے کو دیکھا، نہ بوڑھے کو، نہ سپاہی کو دیکھا، نہ اہل قلم کو، سب کو تلوار کے گھاٹ اتارنا شروع کیا۔ بلبلا کر امن طلب کرنے والوں کی ایک نہ سنی گئی۔ غریب رعایا، تتر بتر، جس کے جدھر سینگ سمائے چل نکلا۔ جو لوگ نہ جا سکے ان کو قسم قسم کے مصائب کا سامنا کرنا پڑا۔ ذلت و خواری کی کچھ انتہا نہ تھی، گھروں کو آگ لگ رہی ہے، مسجدیں مسمار ہو رہی ہیں، بڑے بڑے مکانات زمین دوز ہو رہے ہیں۔ بڑی بڑی مسجدوں اور عالیشان سرکاری محل پر ہلال کی جگہ صلیب نے لے لی۔
مدعیانِ تہذیب و تمدن کی وحشت و بربریت پکار پکار کر چلا رہی ہے کہ یہ جنابِ مسیح علیہ السلام کی بھیڑ نہیں، بھیڑیئے ہیں۔ ان کے سپید پوست پر نہ جاؤ، ان کے دل سیاہ ہیں۔ ؎ پنہاں درونِ پنبہ بیں پنبہ دانہ را یہ غلامی کو دنیا سے مٹانے کے مدعی، دنیا کو غلام بنا لیتے ہیں۔ اسلامی غلامی سے کبھی آزادی مل جاتی تھی، بہت سے غلام آزاد ہو کر بادشاہ تک بن گئے ہیں، مگر ان کی غلامی سے آزادی ملنی ناممکن ہے۔ مفتوح لاکھ سرخ و سفید ہوں، مگر
۱۷ ان کی غلامی سے آزادی ملنی ناممکن ہے۔ مفتوح لاکھ سرخ و سفید ہوں مگر کالے ہی سمجھے جائیں گے۔ اپنی قوم و ملت کے حامی باغی سمجھے جائیں گے۔ نئی روشنی کے حلقہ بگوشوں نے، تہذیبِ حاضرہ کی خاطر دختِ رز کو منہ لگایا، کتوں کے ساتھ زندگی بسر کی، مخدرات پردے سے باہر نکل آئیں، حریت، شریعت؟ جس نے شریعت کہا اسے گولی مار دی۔ سب کچھ کیا، مگر ان کی تہذیب ہرگز ہرگز تسلیم نہ کی گئی۔ اس زمانہ میں تہذیب افعال و خیالات کی صفت نہیں، اقلیم و قوم کی صفت ہے۔ قدرت خدا کی، مشیت مولیٰ کی، جو ترک عہدِ حمیدی میں ادہم پاشا کے زیرِ کمان صرف ایک ہفتہ میں یونانیوں کے ناقابلِ فتح قلعوں پر قبضہ کرتے، ایتھینیا کے قریب پہنچ گئے اور چچا باوا نے بیچ میں پڑ کر صلح کرا دی تھی، وہی ترک اب فرار پر فرار پکڑتے ہیں۔ کوئی یونان سے نہیں پوچھتا کہ تجھے ایشیائے کوچک پر حملہ کرنے کا کیا حق ہے؟ سچ ہے، حق قوت کا نام ہے، مائٹ از رائٹ (Might is right) - اَلْحَرْبُ سِجَالٌ - زمانہ کروٹیں بدلتا رہتا ہے: وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ۔
بالجملہ ترک ہٹتے ہی چلے اور یونانی بڑھتے ہی چلے۔ چوکی پر چوکی، مقام پر مقام، شہر پر شہر فتح۔ مہذب یونانی معصوم بچوں اور بے گناہ عورتوں کا شکار کھیلتے، شہداء کے خون سے منہ پر غازہ ملتے، دار السلطنت سمرنا یا ازمیر کی طرف بڑھ رہے ہیں کہ یہ تو ہمارے بزرگوں کا ورثہ ہے۔
۱۸ کس کی مجال ہے کہ اس سے ہم کو روکے؟ جاتے ہیں اور لے لیتے ہیں۔ نشۂ باطل پرستی میں جھومتے جھامتے چلے ہی ہیں کہ تقدیر نے بساط الٹی، زمانہ نے کروٹ بدلی، جنگ کا رنگ اور سے اور ہو گیا۔ اناطولی سے مذہب کے دلدادہ، خدا اور رسول کے دیوانے، ہاتھ میں تلوار، ہتھیلی پر سر، مستیٔ شوقِ شہادت میں اللہ اکبر اللہ اکبر کے نعرے مارتے، امداد کو نکل کھڑے ہوتے ہیں۔ پھر کیا تھا؟ شکست فتح سے مبدل ہو جاتی ہے۔ درّہ ہائے کوہ سے بڑی بڑی توپیں آتش فشانی کر رہی ہیں۔ کمین گاہوں سے بندوق کی باڑھ پر باڑھ پڑ رہی ہے۔ بندوقوں پر سنگین چڑھائے مجاہدین آگے بڑھتے ہیں۔ بڑے سخت دل ہیں، کچھ رحم نہیں کرتے۔ نہ سپاہی کو دیکھتے ہیں، نہ افسر کو، بس سب کو نوکِ سنان پر دھر لیتے ہیں۔ غریب یونانی بھاگتے ہیں تو حضرت عزرائیل آواز دیتے ہیں: تمہارا وطن بہت دور ہے، آؤ تم کو تمہارے حقیقی وطن کو پہنچا دوں۔ جنابِ مالک چلا اٹھتے ہیں: ترک بڑے بے مروت ہیں، انہوں نے سمرنا کے دروازے تمہارے سامنے نہیں کھولے، تم میرے پاس آؤ تمہارے لئے یہاں سب دروازے کھلے ہوئے ہیں۔
یونانیوں کو رجعتِ قہقری کرنی پڑتی ہے۔ نہایت سخت نقصان کے ساتھ جدھر سے آئے تھے ادھر واپس ہونا پڑتا ہے۔ کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔ بھاگتے بھاگتے راستہ میں جو ملا اسے شہید کر ڈالا، چلتے چلتے قیدیوں کو گولیاں مار دیں، جو دیہات بیچ میں پڑے انہیں
۱۹ سطحِ زمین میں ملا دیا۔ اس خبرِ وحشت اثر کو بھائی بندوں نے سنا تو دنیا آنکھوں میں اندھیر ہو گئی۔ والدین پر تیغ بکف گھروں سے نکل کھڑے ہوئے۔
بڑے بڑے تجربہ کار سپہ سالار مشوروں کے لئے آ پہنچے۔ اہل دولت نے تھیلیوں کے منہ کھول دیئے۔ سونا پانی کی طرح بہنے لگا۔ روپیوں کی جھنکار سنائی دینے لگی۔ ساز و سامان ہر جگہ سے پہنچنے لگا۔ بارود، گولے، جنگی موٹر کار، ہوائی جہاز امداد کے لئے آ گئے۔ یونانی پشت بانوں کی پشت گرمی سے قوی دل ہو کر سنبھلے اور دوبارہ خونریز جنگ شروع ہو گئی۔ لاکھ دو لاکھ کی فوج جمع ہو گئی تو یونانی پھر سمرنا کی طرف بڑھنے کے منصوبے سوچنے لگے۔ سپہ سالارِ اعظم یونان ایک مجلس میں مشیرانِ جنگ کے ساتھ آئندہ فتوحات اور طرزِ جنگ پر گفتگو اور عظیم الشان نقشے تیار کر رہا ہے کہ ایک ترک سپاہی نے مجلسِ مذکور میں آ کر سپاہ سالار کو سلام کیا کہ سپاہِ یونان نے ہتھیار ڈال دیئے۔ سپہ سالارِ ترک جناب کو یاد فرماتے ہیں تاکہ مزید خونریزی موقوف اور ہر طرف امن و امان ہو جائے۔
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ! میں کیا بیکار متخیلے پکانے میں مصروف تھا۔ پڑھے لکھے حضرات میں یہ بھی بڑا عیب رہتا ہے۔ بے ضرورت خیالات میں مشغول، ضروری ہی خیال سہی اس کے بار بار اعادہ کرنے میں کیا فائدہ؟ عمر بڑی بے بہا چیز ہے۔ اس کو لاطائل اوہام میں ختم کرنے سے کوئی
صفحہ 20 (اسکین 21.jpg)(A Vision of Mine — Contingent Existence and Incessant Need for the Necessary Being)
۲۰ نتیجہ؟ جو وقت یادِ خدا میں گزرتا تھا اُس کو بیکار تخیل میں گزارنا عقلِ سلیم کے خلاف نہیں؟ اس تخیل میں سے کوئی روشنی نکلتی معلوم ہوتی ہے۔ اچھا آؤ، اس تخیل پر ذرا غور کریں۔
کیا ان میرے خیالات کا مجسم و متشکل ہو کر سامنے آجانا بغیر میرے ممکن ہے؟ ہرگز نہیں۔ ہر چند کہ خلاقِ دو عالم کی مثال مخلوقات میں ممکن نہیں، تاہم:
کا ارشاد ہے۔ کیا قباحت ہے اگر کسی سچی بات کی طرف اس خیال میں سے راستہ نکل آئے۔
ہاں تو، جس طرح یہ خیال بغیر میرے ممکن نہیں اسی طرح مخلوق کا وجود بھی بغیر خالق کے ممکن نہیں۔ کیونکہ عالم ممکن ہے، ممکن کا وجود بالعرض اور بالغیر ہے۔ اور خالق واجب ہے اور بالذات موجود ہے۔ اگر میں سو جاؤں یا ایک لمحہ ان خیالی پتلوں سے غفلت کروں، تو کیا یہ خیالی پتلے قائم رہ سکتے ہیں؟ نہیں، ہرگز نہیں۔ ان کی بقا کے لئے ہر آن ہر لحظہ میری توجہ کی ضرورت ہے۔
اسی طرح عالم کا ہر ذرہ، ہر آن ہر لحظہ خدائے تعالیٰ کی توجہ اور امداد کا محتاج ہے۔
آیتِ قرآنی
لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ
کیا یہ خیال نیستِ محض سے آیا ہے؟ نہیں، یہ خیال علم میں تھا۔ اور اب بھی علم سے کب باہر ہے؟ عالم بھی علمِ الٰہی میں تھا اور اب بھی علمِ الٰہی سے خارج نہیں۔ علم کے مختلف اطوار ہیں، یہ بھی اس کا ایک طور ہے۔ اس خیال سے پہلے کیا تھا؟ میں تھا۔ میری ذات تھی۔ ذات کے...
صفحہ 21 (اسکین 22.jpg)(A Vision of Mine — Ontological Degrees, Divine Decree (Qadar), and Execution (Qada))
۲۱ ...بعد حیات و زندگی کا مرتبہ ہے۔ علم میں مختلف معلومات تھے۔ میں ان معلومات کو جانتا اور دیکھتا تھا۔ ان کے اقتضاآت و لوازم کو سنتا اور سمجھتا تھا۔ ان کو موجود و متشکل کرنے کا ارادہ کیا جو فرعِ قدرت ہے۔ پھر کیا تھا؟ بس ایک 'ہاں' کہنا ہی تھا اور خیال پیشِ نظر تھا۔ اسی طرح پہلے خدا کی ذاتِ پاک تھی۔ پھر ذات کے مرتبے کے بعد حیات و علم و بصر و سمع و قدرت اور ارادہ و تکلم کے مرتبے ہیں۔
کُن کا امر ہونا ہی تھا کہ عالم موجود تھا۔ نہ جو بالذات موجود ہے بلکہ اسی کے وجود سے وابستہ ہے، بلکہ اسی کا ایک جلوہ ہے۔ عالم جو علم میں ثبوت رکھتا تھا، اس پر نورِ وجود پڑا اور وہ موجود ہوا۔ معلوماتِ ذہنی کو اعیانِ ثابتہ اور معلوماتِ خارجی کو اعیان یا اعیانِ خارجیہ کہتے ہیں۔ وجودِ ذہنی کو ثبوت اور وجودِ خارجی کو وجود۔
اس جنگ کے متخیلے کا ایک خاکہ اور ایک نظام ہے۔ اس نظام کے مطابق ہر ایک چیز نمودار ہوئی ہے، بر سرِ کار ہوئی ہے۔ اگر یہ نظام نہ ہوتا تو واہی تباہی خیالات کا مجموعہ ہوتا۔ یہ جنگ کا تماشا کہاں ہوتا؟ یہ باقاعدگی کدھر ہوتی؟
دنیا میں جو کچھ نمایاں ہو رہا ہے، ایک نظامِ کلی کے ماتحت ہے جس کو 'قدر' کہتے ہیں اور جزئیات جو اس نظام کے ماتحت پیدا و نمایاں ہو رہے ہیں وہ 'قضاء' ہے۔
اگر اس نظامِ خیال میں کوئی دوسرا شریک ہوتا، تو یہ حسنِ ترتیب...
صفحہ 22 (اسکین 23.jpg)(A Vision of Mine — Divine Essential Encompassment and Omniscience)
۲۲ ...اور باہم ارتباط کیونکر رہتا۔ میں کچھ اور چاہتا، دوسرا کچھ اور چاہتا جس کا نتیجہ خیال کی برہمی ہوتی۔ بعض دفعہ اختلاجِ قلب یا بیماری نے ایک اچھے مستقل خیال کو برقرار رہنے نہ دیا ۔ اسی طرح متعدد خدا ہوتے تو دنیا برباد ہوتی ۔ دو ملاؤں میں مرغی مردار ہوتی ۔ ایک تن میں دو جانیں، ایک میان میں دو تلواریں، ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں سما سکتے۔
کیا یہ میری خیالی صورتیں مجھ سے باہر ہیں ؟ کیا میں ان کے اوپر ہوں یا نیچے ؟ سیدھے جانب ہوں یا بائیں ؟ آگے ہوں یا پیچھے ؟ نہیں، میرے خیالات مجھ ہی میں ہیں ۔ مجھ سے ہرگز باہر نہیں۔ ان کی شش جہت میں، میں ہی میں ہوں ۔ انہیں ہر طرح احاطہ کئے ہوئے ہوں۔ اسی طرح عالم کے ہر ذرہ کو ذاتِ الٰہی محیط ہے۔ اس کے ذاتی احاطے سے کوئی شئے خارج نہیں:
آیتِ قرآنی
أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ
کون سی جہت ہے جدھر خدا نہیں۔ ان خیالی صورتوں میں سے کون سی صورت ہے جس کو میں نہیں جانتا؟ ان کو، ان کی حرکت و سکون کو میں جانتا ہوں۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ بھی کلیات و جزئیات جو کچھ آسمانوں میں ہے یا زمین میں ان سب کو جانتا ہے۔ کوئی ذرہ اُس کے علم سے باہر نہیں:
۲۳ ...ہے؟ نہیں۔ نہیں۔ ان کا زور ہے، تو میرا ہے۔ قوت ہے، تو میری۔ ارادہ ہے، تو بالذات میرا ہے۔ جو ارادہ کروں، وہی ان پتلوں سے نمایاں ہوگا۔ جس کو چاہوں نیست و نابود کر دوں۔ ان پتلوں کا مقدور بھی ہے کہ میرے ارادے سے سرتابی کر سکیں؟ نہیں، ہرگز نہیں۔
اسی طرح کسی مخلوق کو بالذات زور ہے، نہ قوت۔ نہ بالذات ارادہ ہے، نہ حرکت ہے۔ یہ قدرتِ ذو الجلال کا کرشمہ ہے:
حدیث نبوی ﷺ
لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ
سب میں اس کا ارادہ ہے۔ اس کے ارادے کا سارا تماشا ہے:
کیا یہ خیالی پتلے مرتے ہیں تو میں مرتا ہوں؟ یا دوڑتے بھاگتے ہیں تو میں دوڑتا بھاگتا ہوں؟ نہیں۔ مرتے ہیں تو پتلے، دوڑتے بھاگتے ہیں تو پتلے۔ میں ان کو بھی پیدا کرتا ہوں، ان کے کاموں کو بھی۔ میں زندہ سلامت ہوں، اپنی جگہ پر قائم ہوں۔ تغیر ہے، تو ان میں ہے۔ میں تو جوں کا توں ہوں۔
اسی طرح اچھا کام کرتا ہے، تو بندہ، بُرا کام کرتا ہے، تو بندہ۔ خدائے جل جلالہ ہمارا، ہمارے افعال و اعمال کا پیدا کرنے والا ہے۔ اسی وجہ سے بندہ کو کاسبِ افعال اور خدا کو خالقِ افعال کہتے ہیں:
۲۴ ...پتلے نے یونانی کو۔ تو اچھا کام ہوا؟ یا برا؟ خیر ہوا یا شر؟ ترکوں کا کام یونانیوں کے حق میں، یونانیوں کا کام ترکوں کے حق میں بد ہے۔ ایک لحاظ سے دیکھو تو یونانیوں نے ترکوں کے ملک پر ناحق، ناروا حملہ کیا ہے۔ لہٰذا ان کا فعل بد ہے۔ اور ترکوں نے مدافعت کی ہے، بنا بر ایں ان کا کام نیک۔ نظامِ خیالی اور نقشۂ جنگ کے لحاظ سے دیکھو تو ہر چیز، ہر فعل کا ارادہ اپنے وقت پر، اپنے محل میں ہونا ضرور ہے۔ لہٰذا اس نظامِ خیال کے لئے ہر شئے خیر ہی خیر ہے۔
اسی طرح مخلوقات کے کام باہم ایک دوسرے کے حق میں بعض مضر اور شر ہیں، اور بعض مفید اور خیر۔ اس کو خیر و شرِ اضافی کہتے ہیں۔ ظلم کرنا برا، ظلم کا رفع کرنا اچھا ہے۔ اس کا نام خیرِ کثیر اور شرِ قلیل ہے۔ دنیا کے تمام قوانین خیر و شرِ کثیر پر مبنی رہتے ہیں۔ شرع اور احکامِ مذہب سب خیرِ عظیم پر مشتمل ہوتے ہیں۔ پانی برستا ہے، دنیا سرسبز و شاداب ہوتی ہے۔ کسی بوڑھیا کی جھونپڑی گر جائے تو گر جائے، چیونٹی کے سوراخ میں پانی چلا جائے تو ہزار دفعہ چلا جائے، اس پر احکام مرتب نہیں ہوتے۔ احکام و قوانین خیرِ کثیر و شرِ قلیل پر قائم ہوتے ہیں۔ خیرِ کثیر کو حاصل کرتے ہیں اور شرِ کثیر سے اجتناب کرتے ہیں۔ یہی عقل کا تقاضا ہے اور حکمت کا مقتضا۔
عالم کے نظامِ اکمل اور خدائے تعالیٰ کی حکمتِ بالغہ کے لحاظ سے دیکھو تو جو کچھ ہو رہا ہے خیر ہی خیر ہے۔ وہی فعل باہم...
صفحہ 25 (اسکین 26.jpg)(A Vision of Mine — The Mystery of Decree and Consummate Gnosis (Conclusion))
۲۵ ...ایک دوسرے کے لحاظ سے شر اور خدائے تعالیٰ کی حکمتِ تامہ کے اعتبار سے خیر۔ دنیا کی رنگارنگی اور عالم کی بوقلمونی اس کے کمالِ قدرت اور نہایتِ حکمت کی نشانی ہے۔ جن افراد پر سرِّ قدر اور رازِ حکمت کھلتا ہے، ان کو دائمی سرور اور ابدی اطمینان اور کمالِ عرفان نصیب ہوتا ہے۔ خدائے تعالیٰ اپنے عرفان سے، ایمان اور اطمینان سے ہم کو بھی سرفراز فرمائے۔
آمین ثم آمین۔
صفحہ 26 (اسکین 27.jpg)(Identity and Alterity — Refutation of Pure Pantheistic Identity (Ayniyyat-i Mahdah))
کیا حق و باطل، واجب و ممکن، رب و عبد دونوں عینِ محض ہیں؟ اگر دونوں عینِ محض ہیں اور کسی قسم کا باہم امتیاز نہیں ہے تو جو حکم ایک پر لگتا ہے، وہی دوسرے پر بھی لگنا چاہیئے۔ مخلوقات میں جو عیوب و نقائص ثابت ہیں وہ خالق میں بھی ثابت ہونا چاہیئے۔ پھر چونکہ جس طرح ایک مخلوق عینِ خالق ہے، اسی طرح دوسرا مخلوق بھی عینِ خالق ہوگا۔ تو جو حکم ایک مخلوق کا ہوگا، وہی حکم دوسرے مخلوق کا بھی ہوگا۔ اور یہ بداہت کا انکار اور حق کی مخالفت ہے:
اس شخص کی بصیرت یا بصارت ہی نہ ہوتی تو ایسا کہنے کی جرات نہ کرتا۔ آگ جلاتی ہے، برف سرد ہوتی ہے، کل جزو سے بڑا ہوتا ہے، انسان سمجھتا ہے، جانور بے عقل ہوتا ہے، ہاتھ سے پکڑتے ہیں، پاؤں سے چلتے ہیں، بادشاہ حاکم ہوتا ہے اور رعایا محکوم۔ یہ تمام حقائق ہیں اور ثابت و حق ہیں۔ اس سے کوئی عاقل انکار نہیں کر سکتا۔ اگر انکار کرے تو وہ عاقل...
صفحہ 27 (اسکین 28.jpg)(Identity and Alterity — Preservation of Degrees (Hifz al-Maratib) and Laws of Reality)
۲۷ ...نہیں، غافل ہے۔ اس کا جہل، اس کی بدتمیزی نقطۂ کمال کو پہنچ گئی:
آیتِ قرآنی
تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يَصِفُونَ
وہ نہ صرف احکامِ شریعت کو برباد کرتا ہے بلکہ قوانینِ طبیعت کی بھی مخالفت کرتا ہے۔ چھوٹا کم سمجھ بچہ بھی خوش ذائقہ شیریں آم پر دوڑتا ہے اور تلخ بدمزہ دوا سے بھاگتا ہے۔ دراصل اس شخص کی آنکھوں پر غفلت کا پردہ پڑا ہوا ہے:
آیتِ قرآنی
وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ
حق و باطل میں کچھ فرق نہیں کر سکتا:
آیتِ قرآنی
وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ
تو جانِ پاکی سر بسر، نے آب و خاکِ نازنین❖واللہ ز جاں ہم پاک تر، روحی فداکَ نازنین
(جامی علیہ الرحمہ)
اس کو قوانینِ شریعت کی مخالفت سے پہلے، قوانینِ سلطنت و نوامیسِ طبیعت کی مزاحمت پر کمرِ ہمت باندھنی چاہیئے۔ قانونِ سلطنت کی مخالفت اُس کو خوب پٹوا کر اور قیدِ سخت میں ڈال کر اس کی آنکھوں سے اس بدتمیزی کا پردہ اٹھا دے گی۔ اور ناموسِ طبیعت کی مزاحمت اسے پانی میں ڈبو کر مار ڈالے گی یا آگ میں جلا کر پھونک دے گی۔ یقین رکھو کہ وہ قوانینِ شریعت کی مخالفت کرے گا تو:
کا مصداق ہو جائے گا۔ ہر شئے کی ایک حقیقت ہے، اور ہر حقیقت کے جدا آثار۔ ہر مرتبے کا ایک حکم ہے، اور حق کو اس کا حق نہ دینا ظلم ہے۔ ظلم، ظلمت ہے اور تعدّی، ضلالت۔
ہر مرتبہ از وجود حکمی دارد❖گر حفظِ مراتب نہ کنی زندیقی
(جامی علیہ الرحمہ)
صفحہ 28 (اسکین 29.jpg)(Identity and Alterity — Refutation of Pure Alterity and Pretentious Claims to Independent Being)
کیا بیچارے ممکن کو امکان ہے کہ ذاتِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ کے مقابل اپنی ہستی کا دعویٰ کرے؟ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ! اتنا بڑا جرم، اتنی بڑی جرات! شرک! شرک!! شرک!!! کیا باطل کو یارا ہے کہ حق کے سامنے کسی کمال کا ادعا کرے؟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ اس قدر جہالت اور اس مایۂ ضلالت! ظلمِ اظلم، اظلم الظلم! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ۔ اے نیستِ ہست نما! اپنے گریبان میں سر ڈال کر دیکھ تو کہ تیری حقیقت کچھ پتہ بھی ہے!
ہے عجب رہِ حقیقت کہ نہیں نشانِ خلقت❖یہ کہاں مجال باطل کہ وہاں دوچار ہوتا
۲۹ کس قدر تعجب کی بات ہے کہ بعض حضرات کے پاس کمال ہے تو جہلِ مرکب میں! کیا کیا ریاضتیں کیں، کیسی کیسی محنتیں اٹھائیں قرب و فنا کے لئے! اس میں کیا ہوا؟ ایک غلط خیال پیدا ہوا۔ ایک جہلِ مرکب جائے گیر ہوا۔ یعنے لوہا آگ کے قرب کی وجہ سے 'انا النار' چلا اٹھا۔ وہ سمجھتے ہیں: لوہا لاکھ گرم ہو کر سُرخ انگارا ہو جائے، ہاتھ جلا کر خاکِ سیاہ بنا دے، مگر ہے لوہا ہی۔ چاند بدرِ کامل بن کر ہزار چمک دمک دکھائے، مگر ہے وہی تاریک جرم کا۔ ممکن، واجب کے قرب کی وجہ سے خود اپنی آنکھوں سے چھپ جائے اور 'انا الحق' چلا اٹھے، مگر ممکن واجب نہیں ہو سکتا، بندہ خدا نہیں ہو سکتا۔
ممکن پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے، مگر کوئی غور کر کے جواب دے: وہ پہلے ہی کیا تھا؟ عدم۔ عدم پایا جائے تو نابود، بود ہو جائے، انقلابِ ماہیت ہو جائے۔ ممکن موجود ہو تو وجود میں خدا کا شریک ہو! اللہ، اللہ! وجود اشرفِ صفات ہے۔ جب اس میں شرک کیا اور دوسرے امور میں شرک سے احتراز، تو اس سے کیا حاصل؟ بارش سے بھاگ کر پرنالے کے نیچے پناہ لی تو کیا فائدہ؟ بچھو سے ڈر کر سانپ سے ڈسوایا تو کیا کوئی عاقلانہ کام کیا؟ 'لا حول و لا قوۃ' تو کہا مگر الحمد للہ رب العلمین نہ پڑھا تو کیا نماز ہوئی؟ توبہ! توبہ!
❖این خیال است و محال است و جنوں!❖
صفحہ 30 (اسکین 31.jpg)(Existential Identity and Epistemic Alterity — The Nature of Existence and Abstraction of Multiplicity)
عینیت میں زندقہ، غیریت میں شرک۔ ایک طرف بداہت کا انکار اور شریعت کی مخالفت، ایک طرف عقلِ سلیم کا خلاف اور ایمان سے مبائنت، ایک طرف کھائی ایک طرف خندق!
بات یہ ہے کہ وجودِ حقیقی، خیرِ حقیقی ہے۔ ناقابلِ تکثیر ہے۔ اس کے مقابل کوئی شئے نہیں۔ اگر کوئی شئے ہو سکتی ہے تو عدمِ محض، نیستیِ بَحْت اور سلبِ بسیط۔ سلبِ بسیط اور ہونا؟! وہ سلبِ بسیط ہی کیا ہوا؟ سلبِ بسیط تو اسمِ بلا مسمیٰ ہے، مفہومِ بلا مصداق ہے۔ وجود ہی سب کچھ ہے۔ کوئی شئے دائرۂ وجود سے خارج نہیں۔ وہی ذات ہے، وہی موجود ہے، وہی نور ہے، وہی حیات ہے، وہی علم ہے۔ قدیم اور بالذات موجود ہے۔ وجود، با وجودِ بسیط ہونے کے، تمام صفاتِ متضادہ کا منشاء ہے۔ بعدِ انتزاع، علم میں کثرت ہے، اور اس کا منتزع عنہ محض وحدت ہے۔
دیکھو، دائرہ ایک بسیط شکل ہے۔ اس سے نقطہ، محیط، قطر، قوس وغیرہ انتزاع کئے جاتے ہیں۔ نقطہ کو طول ہے نہ عرض۔ قطر کو طول ہے، عرض نہیں۔ محیط قطر سے ۳ ۱/۷ حصہ بڑا ہے۔ ذرا غور کرو کہ ایک بسیط شکل سے کتنے مختلف الاحکام امور انتزاع کئے گئے ہیں:
صفحہ 31 (اسکین 32.jpg)(Identity and Alterity — The Most Holy Effusion (Fayd Aqdas) and Simple Creation (Ja'l Basit))
کیا یہ انتزاعی امور غلط ہیں؟ ہرگز نہیں۔ کیا یہ جہلِ مرکب، من گھڑت اور اختراعی امور ہیں؟ کبھی نہیں۔ کیا یہ ہمارے اعتبار کے تابع اور ہمارے خیال پر منحصر ہیں؟ کیا ہم قطر کو محیط سے بڑا خیال کر سکتے ہیں؟ کیا محیط کو خطِ مستقیم سمجھ سکتے ہیں اور نقطہ کو تقسیم کر سکتے ہیں؟ ہرگز ہرگز نہیں۔ منشاء ہی صحت و سقم، حق و باطل، صدق و کذب کا معیار ہے۔ گو منشاء واحدِ محض ہے مگر اس میں مختلف الاحکام امور کے انتزاع کی قابلیت ہے۔
اسی طرح وجودِ حقیقی سے حیات، علم و قدرت انتزاع ہوئے ہیں۔ صفات منشاء کے لحاظ سے عینِ ذات ہیں اور انتزاعی ہونے کے اعتبار سے غیرِ ذات، اور باہم بھی غیر۔
علمِ حق میں کیا شئی نہیں؟ سب کچھ ہے۔ کوئی حقیقت، کوئی مفہوم، کوئی اعتبار دائرۂ علمِ الٰہی سے باہر نہیں۔ یہی اعتبارات، یا اعیان، یا حقائق، یا ماہیت و ثبوتیات، ذاتِ حق سے متقی و پیدا ہوئے ہیں۔ یہ ظہورِ علمی 'فیضِ اقدس' اور 'جعلِ بسیط' کہلاتا ہے۔ ہر حقیقت کے جدا جدا آثار اور مختلف احکام ہیں۔ ہر حقیقت و عین، ذواتِ ممکنہ میں سے ایک ذات ہے جو اس کے صفات کا مرجع ہے۔ نقائص و عیوب ذات و حقیقتِ ممکن کی طرف منسوب ہوں گے، نہ کہ ذاتِ حق کی طرف۔ گو ذاتِ حق وجودِ برحق ہے۔ ان حقائق و اعیان کو اس قابل بنائے گا کہ ان سے آثار نمایاں ہوں۔ ہر عین کو اپنے صفات و اسماء سے ملائے گا اور اس عین کی استعداد کے موافق آثار و احکام ظہور کریں گے۔ اس کا...
صفحہ 32 (اسکین 33.jpg)(Identity and Alterity — The Holy Effusion (Fayd Muqaddas) and the Analogy of Elements)
۳۲ ...نام فیضِ مقدس و جعلِ مرکب ہے۔ تماشا یہ کہ علم قدیم، اسماء و صفاتِ الٰہیہ قدیم، ان کے اجتماع سے ظہورِ معلومات حادث! دیکھو تانبا سُرخ بسیط قدیم، جست خاکستر گوں بسیط قدیم۔ ان کے ملنے کے بعد پیتل پیدا ہوا: زرد، مرکب، حادث۔ ہائیڈروجن غیر مرئی گیس قدیم، آکسیجن غیر مرئی گیس قدیم، ان کا مرکب پانی مائع حادث۔
ماہیت، طبیعت، حقیقت، عین۔ شجر کو سمجھو تو وہ معانی میں سے ایک معنی ہے، اور ایک خیالی بات ہے۔ اگر عناصر اس حقیقت کے ماتحت باہم اجتماع کرتے اور گرہ کھاتے ہیں تو بیج، بن، شاخ، برگ، گل، بار سب کچھ نمایاں ہو جاتے ہیں۔ پھر ہم اس کے پھل کھاتے ہیں، پھول سونگھتے ہیں، پتے، چھال، جڑیں دوا میں استعمال کرتے ہیں۔ درخت سوکھتا ہے تو کٹوا کر شہتیر، تختے، تخت، میز، کرسیاں بناتے ہیں۔ دیکھو ہیں وہی عناصر، ان کے تعینات اور ظہور جدا جدا ہیں۔ ہر تعین کا حکم جدا، اثر جدا ہوتا ہے۔
دور کیوں جائیں، ہم اپنے آپ پر کیوں نہ غور کریں۔ آدمی کو میں جانتا ہوں، گھوڑا بھی میرے ذہن میں ہے۔ میں ان کو اپنے خیال میں پیدا کرتا ہوں۔ میرا ارادہ ہونا ہی تھا کہ آدمی بھی پیدا ہو گیا، گھوڑا بھی۔ کیا خوبصورت آدمی ہے! کیا رنگ روپ ہے! کیا آنکھ ناک ہیں! کیسے درست ہاتھ پیر ہیں! اعضاء میں...
صفحہ 33 (اسکین 34.jpg)(Identity and Alterity — The Allegory of Rider and Steed, Essences and Preparednesses)
۳۳ ...تناسب ہے؟ کیا چست و چالاک ہے! کیا عمدہ لباس ہے! گھوڑا بھی اچھا ہے: چہرہ مہرہ، جوڑ بند، کان کنوئی، دم، ایال، بال، بھونری، آگاہ، پیچھا، سب کچھ درست ہے! اوہو! آدمی کس چستی سے گھوڑے پر سوار ہو گیا! لگام پر ہاتھ، رکاب میں ایک پاؤں جانا ہی تھا کہ گھوڑے کی پیٹھ پر تھا۔ ماشاء اللہ! گھوڑا گردن اٹھائے، چھاتی تنائے، دُم چنور کرتا، فراٹے بھرتا، ہوا سے باتیں کرتا چلا جا رہا ہے۔
ذرا غور کرو! آدمی اور گھوڑا کیا میری ذات سے جدا قائم ہیں؟ ہرگز نہیں۔ میرا علم، میرا خیال مجھ سے جدا اور میرے بغیر کیونکر قائم رہ سکتے ہیں؟
آدمی کی حقیقت میں کیا دُم و ایال ہیں؟ نہیں، وہ تو گھوڑے کے ہوتے ہیں۔ کیا آدمی کے چار پیر ہوتے ہیں؟ نہیں، آدمی کے دو ہاتھ دو پیر ہوتے ہیں، گھوڑے کے چار پیر ہوتے ہیں۔ کیا آدمی زمین کی طرف جھکا ہوا، اس کا منہ لمبوترا ہوتا ہے؟ نہیں، آدمی سیدھے قد کا، گول چہرے کا ہوتا ہے۔ کیا آدمی گھوڑے پر حکومت کرتا ہے یا بالعکس؟ نہیں، آدمی میں عقل ہے، علم ہے، حاکمانہ شان ہے۔ یہ آدمی اور گھوڑے کے حقائق ہیں اور ان کے مختلف استعدادات ہیں، اور گوناگوں اقتضاآت، جس کے مطابق تمام ظہورات ہو رہے ہیں۔ کیا آدمی اور گھوڑا میرے ارادے کے بغیر حرکت کر سکتے، یا دیکھ سکتے، یا سمجھ سکتے ہیں؟
صفحہ 34 (اسکین 35.jpg)(Identity and Alterity — Imaginal Encompassment and Essential Unity)
۳۴ ہرگز نہیں۔ مجھ سے بھاگ کر باہر جا سکتے ہیں؟ کیا مقدور! کیا میں ان کو ہر طرح احاطہ کیا ہوا نہیں ہوں؟ کیوں نہیں! کیا ان کی بقا کے لئے میری مسلسل توجہ کی ضرورت نہیں؟ بیشک ہے۔ اگر میں سو جاؤں تو کیا ہوگا؟ آدمی نیست و نابود، گھوڑا مفقود! کیا ان کے فعل، ان کی صفت، ان کی ذات میں سے کوئی بھی بالذات حقیقی ہے؟ خیالی پتلے کی کون سی چیز اصلی و بالذات ہوتی ہے؟ کوئی نہیں۔ وجود ہے تو بالذات میرا ہے، حیات ہے تو میری، علم ہے تو میرا، قدرت ہے تو میری، اور یہ تمام کھیل میرا اور میرے علم کا ہے۔ کیا گھوڑا دوڑتا ہے تو میں دوڑتا ہوں؟ کیا گھوڑا گھاس کھاتا ہے تو میں گھاس کھاتا ہوں؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ! میں ہی تو بیٹھا سارا خیالی کھیل کھیل رہا ہوں۔ میں؟ اور گھوڑا اور اس کے صفات؟ گھوڑا میرا ادنیٰ کرشمہ ہے۔ چاہوں تو اس کو خیال میں پیدا کروں، چاہوں تو اس کو نیست و نابود کر دوں۔
یہ کثرتِ خیال کس سے قائم ہے؟ مجھ سے۔ تو کیا میں کثیر ہوں؟ نہیں، میرے معلومات کثیر ہیں، میں تو محمد عبد القدیر صدیقی ہوں، اور ذاتِ واحد ہوں۔ کیا کثرتِ معلومات سے میری وحدتِ ذاتی میں کوئی فرق آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ خیالات میں تغیر و تبدل ہوتا ہے اور میں اور میرے صفاتِ ذاتیہ جوں کے توں رہتے ہیں۔
سینکڑوں شکلیں بنائیں اور مٹا ڈالا انہیں❖مشغلہ اچھا ملا ہے جی بہلنے کے لئے
(حسرت حیدرآبادی)
اس امر پر خوب غور کرو کہ خواب و تخیل میں تمہاری خیالی صورتوں...
صفحہ 35 (اسکین 36.jpg)(Identity and Alterity — The Witness and the Witnessed, and the Illusion of Selfhood)
۳۵ ...کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا۔ مگر خواب میں بسا اوقات تم نے خود کو بھی دیکھا اور اپنے دوستوں کو بھی اور اپنے دشمنوں کو بھی۔ باہر سے تو تمہارا دوست یا دشمن تمہارے دل و دماغ میں نہیں آگھسا؟ اصل یہ ہے کہ جس خیال کو غیریت کے اعتبار سے ملاحظہ کرو وہ غیر ہوگا۔ جس خیال کو محبت کے لحاظ سے دیکھو تو وہ دوست ہوگا۔ عینیت کے خیال سے، تو عین۔
اسی طرح یہ حقائق و اعیانِ ممکنات اپنے صفات کے مرجع اور ان کے ذوات ہیں۔ یہ ذوات و حقائق و اعیان معلوماتِ واجب اور قائم بذاتِ حق ہیں۔ سمجھنے میں اور علم میں دو چیزیں ہیں: (۱) ذاتِ حق، (۲) ذواتِ ممکن۔ واقع، منشاء، خارج میں بالذات ایک ہی ایک ذات ہے۔ وہی وجود ہے، وہی موجود ہے، وہی شاہد ہے، وہی مشہود ہے:
اک وہمِ خودی ہے جس پر مغرور ہے تو❖جو یا جس کا ہے اس سے کب دور ہے تو
اٹھ جائے اگر بعدِ خیالی کا حجاب❖آنکھیں جسے ڈھونڈتی ہیں وہ تو ہے تو
(حسرت حیدرآبادی)
خورشیدِ جہاں تاب کا دھبّا ہوں میں❖ریگِ روشن کا ایک دھوکا ہوں میں
میں ہوں بھی سہی اور نہیں ہوں بھی سہی❖حضرتِ بحر! اعجب تماشا ہوں میں
(حسرت حیدرآبادی)
صفحہ 36 (اسکین 37.jpg)(Divine Unity, Annihilation, and Epiphany (Tawhid, Fana, Tajalli) — Indigence of the Contingent and Self-Sufficiency of the Necessary)
امکان کی شان سے ہے، اس کے وجود و عدم کا برابر ہونا۔ بندے کے لوازم سے ہے، کسی شئے کا مالک نہ ہونا:
حدیث نبوی ﷺ
وَمَا مَلَكَتْ يَدَاهُ لِمَوْلَاهُ
غنائے مطلق حضرتِ واجب عز و علا کے ساتھ خاص ہے:
آیتِ قرآنی
اللَّهُ الْغَنِيُّ وَأَنْتُمُ الْفُقَرَاءُ
جس کی حقیقت میں افتقار و احتیاجِ محض ہو اس کے دونوں ہاتھ خالی رہیں گے۔ جس کی ذات بالعرض ہو وہ ہر آن ہر لحظہ ذاتِ بالذات کے دستِ قدرت کی طرف نگران رہے گا ہی۔ جَوَادٌ عَلَى الْإِطْلَاقِ حضرتِ عمَّ نَوَالُہ کا نام ہے۔ مانگنا، دامن پھیلانا ہمارا کام ہے۔ بلکہ: دامن از کجا آرم کہ جامہ ندارم! سے:
تو میرا خدا ہے، میں ہوں تیرا بندہ❖حاجت مجھ میں اور ہے تجھ میں غنا
جب ہے صفتِ ذات کا اظہارِ کمال❖میں مانگتا جاؤں اور تو دیتا جا!
(حسرت حیدرآبادی)
توحید: ذاتِ واجب کو یگانہ سمجھنے کا نام۔ ممکن کی احتیاجِ ذاتی کا منکشف ہو جانا 'فنا' کہلاتا ہے۔ قیومِ ذو الجلال کے ہر امر کے بالذات ہونے کا پتہ چل جانا 'تجلی' کے نام سے موسوم ہے۔
صفحہ 37 (اسکین 38.jpg)(Divine Unity, Annihilation, and Epiphany — The Three Degrees and the Cinema Metaphor)
۳۷ بالجملہ 'توحید' جاننا ہے، 'فنا' نسبت الی الخلق کو ساقط کر دینا ہے، 'تجلی' نسبت الی اللہ کا پا لینا ہے۔
لِلَّهِ الْأَرْضُ وَالسَّمَاوَاتُ❖میری ہر چیز ہے پرائی
دعویٰ ہے حق کا راست و برحق❖میری ہر بات ادعائی
حسرت! میرے پاس کیا دھرا ہے❖اک جان سو وہ بھی ہے پرائی!
(حسرت)
توحید، فنا، تجلی تین طرح پر ہوتے ہیں: توحیدِ افعال، فنائے افعال، تجلیِ افعال۔ توحیدِ صفات، فنائے صفات، تجلیِ صفات۔ توحیدِ ذات، فنائے ذات، تجلیِ ذات۔
توحیدِ افعالی، فنائے افعالی، تجلیِ افعالی
سینما میں آدمی، جانور چلتے پھرتے، ناچتے کودتے ہیں۔ کون سا کام ہے کہ وہ نہیں کرتے؟ کون سا امر ہے کہ سینما میں ہوتا معلوم نہیں ہوتا؟ اک جہانِ دیگر ہے کہ ہمارے آگے آ گیا ہے۔ مگر ذی فہم کی نظر ایک نور پر پڑتی ہے۔ وہ تلاش کرتا ہے کہ یہ نور کہاں سے آ رہا ہے؟ پیچھے پلٹ کر دیکھتا ہے تو ایک حجرے سے نور کا بقعہ ہے کہ نکل رہا ہے، روشنی کی موج ہے کہ آ رہی ہے۔ اندر جا کر دیکھتا ہے تو ایک شخص تصویروں کے فلم پر روشنی ڈالتا ہے اور ان کو جلد جلد چرخ دیتا ہے جس سے یہ تماشا سرمایۂ تعجب ہو جاتا ہے۔
تماشا گاہ ہے عالم کسی استادِ کامل کا❖یہ ہم تم کیا ہیں؟ سینما کی چند تصویریں!
(حسرت حیدرآبادی)
صفحہ 38 (اسکین 39.jpg)(Actional Unity — The Analogies of Gramophone, Reed-Flute, and Pen)
۳۸ گراموفون کے ریکارڈ سے کیسی عمدہ ٹھمریاں، غزلیں، کیسے دلکش دھرپد، خیال، سریلے راگ راگنیاں سنائی دیتی ہیں! سارنگی، فلوٹ، ہارمونیم، ستار، طاؤس، کمانچہ، طبلہ، ڈھولک کی آواز بھی آتی ہے۔ مگر صاحبِ عقل سمجھ لیتا ہے کہ یہ جماد ہیں، یہ ان کی آوازیں نہیں۔ کئی خوش گلو قوال یا ماہرِ موسیقی کلاونت کے گلے کے کرشمے ہیں۔
خشک تار و خشک چوب و خشک پوست❖از کجا می آید این آوازِ دوست؟
بانسری کی آواز سے بچہ خوش ہوتا ہے کہ اس میں سے کیا پیاری آواز نکل رہی ہے؟ مگر ہوشمند دیکھتا ہے کہ اس میں بول رہا ہے کون؟
دو دہاں داریم گویا ہمچو نے❖یک دہاں پنہاں است در لبہائے وے
(مولانا روم علیہ الرحمہ)
چیونٹی دیکھتی ہے کہ قلم دوات میں ڈوبتا ہے اور سفید کاغذ پر کیسے خوش وضع خوبصورت حروف لا کر جماتا ہے۔ قلم کیا ہے؟ حضرت سلیمان علیہ السلام کے زمانے کا جن ہے، جو دریا میں غوطہ مار کر موتی، مونگا، جواہر، تعمیر کی چیزیں لاتا ہے۔ مگر جس کو خدائے تعالیٰ نے عقلِ سلیم دی ہے وہ خوب سمجھتا ہے کہ قلم، دوات، سیاہی سب جمادات ہیں۔ ان میں بالذات حرکت کہاں؟ کوئی دوسرا ہی ہے جو ان کو متحرک کر رہا ہے۔
اسی طرح ممکنات میں سے کسی کی حرکت بالذات نہیں۔ تمام افعال کا خالق رب العالمین ہے۔ بندہ کرتا ہے، بندے کے فعل کو بھی خدائے تعالیٰ پیدا کرتا ہے:
آیتِ قرآنی
خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ
کیونکہ فعل بھی...
صفحہ 39 (اسکین 40.jpg)(Actional Unity — The Valley of Annihilation of Acts and Reliance upon God (Tawakkul))
۳۹ ...ممکنات سے ہے۔ ممکن بغیر واجب تعالیٰ کی وجود بخشی کے پیدا ہی کیونکر ہو سکتا ہے؟ بالعرض کا وجود بالذات کے بغیر محال ہے۔
لوگ دنیا میں، جو عالمِ اسباب ہے اور بڑے امتحان کا مقام ہے، نہایت غفلت ورزی کرتے ہیں۔ اس ممکن کو، جو سلسلۂ وجود میں پڑتا ہے، علّت سمجھتے ہیں اور اس کو بھی مجبور و ناچار سمجھتے ہیں کہ جب تک اسباب پورے نہ ہوں خدائے تعالیٰ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ اسباب میں اس قدر منہمک ہیں کہ مُسبِّب ان کے پاس لفظِ بلا معنیٰ ہے۔ ممکن کا جانبِ وجود و عدم برابر ہوتا ہے، جانبِ وجود کو واجب تعالیٰ ترجیح دیتا ہے۔ ان کے پاس واجب کا وجود و عدم دونو برابر ہیں۔ جو کچھ کرتا ہے بندہ کرتا ہے، خدا برائے نام ہے۔
فنائے افعال کی وادی ایسی صَعب و دشوار گزار ہے کہ اس میں چلنا کیا ہے؟ ایک آفت کا سامنا ہے! اس دنگل میں فنائے ذات کے بڑے بڑے مدعی چاروں شانے چِت گرتے ہیں اور پھر ان کا اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسباب کا نظر سے ساقط ہو جانا آسان بات نہیں، مرئی کے دام سے نکل کر غیر مرئی تک پہنچنا کارے دارد!
توکل، جس کی قرآنِ مجید میں تاکید ہے، فنائے افعال ہے، تجلیِ افعال ہے، شرک فی الفعل سے بچنا ہے، تجلیِ فعلی کا ادراک ہے۔ ایمان رکھتے ہو تو خدا پر توکل کرو:
سفید گلاب کی ہلکی سرخی کیا لطف دیتی ہے۔ معمولی گلاب کا رنگ کیسا دل فریب ہوتا ہے۔ گلِ انار مشتعل آگ کے رنگ کو مات کرتا ہے۔ ترائی کا پھول آنکھوں میں چمک پیدا کرتا ہے۔ گیندے کا لباس جوشِ شباب سے پارہ پارہ ہے۔ عنبر کوٹ جہانگیری کا مدعی ہے۔ جواہر پر غور کرو۔ الماس کی چمک دمک، یاقوت کی شعلہ انگیزی، پکھراج کی حیرت افزا زردی، زمرد کی نظر افزا سبزی، کیا بہتر منظر دکھاتی ہے! مگر ان میں سے کس کا رنگ اصلی ہے؟ کبھی نہیں، ہرگز نہیں! یہ تمام آفتابِ عالم تاب کے نور کے کرشمے ہیں۔ ان میں سے کسی کا رنگ حقیقی نہیں۔ آفتاب کے سات رنگ ہیں۔ جب نورِ آفتاب کسی پر پڑتا ہے تو بعض چیزیں بعض رنگوں کو پی جاتی ہیں اور بعض رنگوں کو منعکس و واپس کرتی ہیں۔ پھر انعکاسِ نور کے بھی درجات ہیں۔ اسی سے ہزارہا قسم کے رنگ پیدا ہو گئے ہیں۔ سپید رنگ تمام شعاعوں کو واپس کرتا ہے اور ساتوں رنگوں کو دکھاتا ہے۔ واہ رے سپید رنگ! سب رنگ تو تجھ میں ہیں اور تو بے رنگ کہلاتا ہے! سیاہ رنگ کسی شعاعِ شمسی کو منعکس و واپس نہیں کرتا ہے۔ وہ البتہ بے رنگ ہے، نور وجود ہے، تو سیاہی عدم۔
اسی طرح اسماءِ الٰہیہ کا پرتو حقائقِ امکانیہ پر پڑتا ہے تو بعض صفات کا ظہور ہوتا ہے اور بعض صفات کا ظہور نہیں ہوتا۔ ظہورِ
اسماء و صفات بھی مختلف درجات پر ہے، اسی سے تو یہ سب دنیا کی رنگارنگی قائم ہے۔ اگر سب سے صفاتِ الٰہیہ کا ظہور یکساں ہوتا تو یہ بوقلمونی کب رہتی؟ غرض کہ مخلوقات میں کوئی صفت اصلی نہیں۔ جو کچھ ہے قیومِ حق کا ہے۔
مغرب ہوتی ہے تو راستوں پر بجلی کے گولے روشن ہو جاتے ہیں۔ اکثر تو سپید ہی ہوتے ہیں مگر بعض سبز بعض دودھیا بھی ہوتے ہیں۔ جیسے گولے ہوں گے ان سے ویسی ہی روشنی پھیلے گی۔ امیروں کے گھروں میں بجلی کے جھاڑ کیا بہار دکھاتے ہیں۔ مکہ مسجد میں بارہ ربیع الاول کو جب روشنی ہوتی ہے تو مسجد ایک بقعۂ نور معلوم ہوتی ہے۔ مگر کوئی سچ کہے، کسی گولے میں کچھ نور ہے؟ یا ہے بھی تو کس کا نور اصلی ہے؟ ہرگز نہیں۔ مخزنِ برق سے سارا نور تقسیم ہوتا ہے۔ جہاں مخزن میں کھٹکا کھلا سارا حیدرآباد روشن، جہاں کھٹکا بند کر دیا گیا تو تمام شہر تاریک۔
اسی طرح صفاتِ الٰہیہ سے تمام ممکنات کو امداد ہوتی ہے۔ کس کی صفت، کس کی طاقت، کس کا زور اور کس کی قوت! کون "أَنَا وَلَا غَيْرِي" کا دعویٰ کر رہا ہے؟ دوسرے کے مال کو اپنا کہنا غصب ہے، خدائے تعالیٰ کے کمالات کو اپنا کہنا شرک ہے۔
دعویٰ حق کا ہے راست برحق❖میری ہر بات ادعائی
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
’کُن‘ سے سارا عالم ’یَکُون‘ ہو جاتا ہے۔ پھر قہرِ احدیت تمام عالم کو نیست کر دیتا ہے اور کوسِ ’لِمَنِ الْمُلْكُ‘ بجا دیتی ہے۔ پھر شانِ رحمانیت
تمام جہاں کو کتمِ عدم سے ظاہر کر دیتی ہے اور ہر ایک کو حسبِ استعداد و حوصلہ صفات سے بہرہ ور فرماتی ہے۔ اور "بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ" کا نغمہ سناتی ہے۔ ہر آن یہ سلسلۂ فناء و بقا جاری رہتا ہے۔ اس کو تجددِ امثال کہتے ہیں۔
اس تقریر سے معلوم ہو گیا کہ ہر آن و ہر لحظہ ہر ذرۂ کون کو قیومِ ذو الجلال کی طرف احتیاج ہے اور صرف اسی کی طرف احتیاج ہے۔ نادان ہیں وہ جو حضرتِ جلّ مجدہٗ کے مقابل ممکن کو بھی موجود سمجھتے ہیں یا صفاتِ کمالیہ سے آراستہ یا اس کو کسی قسم کی قدرت سے متصف جانتے ہیں۔ ممکن کا جو کچھ ہے بالعرض ہے۔ جب وجود ہی بالذات نہیں تو اور کیا چیز بالذات ہوگی؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ۔ بندہ ہمیشہ سر نگندہ۔
اے ذاتِ تو مجمع الکمالات❖میں بھی ہوں کمالِ بے کمالی
❖(حضرت حیدرآبادی)❖
دیروز نہ بود بود، نہ نمود، و اکنوں نمود است بے بود۔
تو میرا خدا ہے میں ہوں تیرا بندہ❖حاجت مجھ میں ہے اور ہے تجھ میں غنا
جب ہے صفتِ ذات کا اظہار کمال❖میں مانگتا جاؤں اور تو دیتا جا
با جہاںِ ناپائیدار ساختی و سراب را بر آب انگاشتی، در خواہشِ آن تاختی، نردِ زندگانی باختی۔ خردمند دل بجاویداں بندد، و بایں و آں نہ پیوندد، دلش از ہمہ گسستہ و با خدا پیوستہ۔
حسرت میرے پاس کیا دھرا ہے❖اک جان، سو وہ بھی ہے پرائی
جب بندے کو اپنے اور ماسوا اللہ کے افلاس، ناداری، احتیاجِ ذاتی، افتقارِ حقیقی کا علم ہوتا ہے تو سارا غرور کافور اور شرک دور ہو جاتا ہے۔ اسماءِ الٰہیہ اس پر پرتو افگن معلوم ہوتے ہیں اور تجلیِ اسمائی جلوہ فرما ہوتی ہے۔
عام قاعدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جس نام کا بار بار اعادہ کیا جاتا ہے تو اس پر اسی نام کی تجلی ہوتی ہے، خواہ اس نام کو زبان سے کہیں یا دل میں خیال کریں۔ جیسے جیسے اس اسم سے رابطہ زیادہ ہوتا جائے گا، اس کے آثار بھی زیادہ نمایاں ہوتے جائیں گے۔ خدائے جلّ وعلا کی صفت ظاہر ہوتی جائے گی تو بندوں کی صفت مخفی ہوتی جائے گی۔ جس قدر امرِ بالذات کرسیٔ ظہور پر جلوہ گر ہوگا، شئے بالعرض کتمِ عدم میں نہاں ہوتی جائے گی۔
مخفی نہ رہے کہ جو شئی دوسرے سے قائم ہوگی اسے صفت کہتے ہیں۔ ذات مع الصفت اسم سے موسوم ہوتی ہے۔ مثلاً قدرت صفت ہے جو خدائے تعالیٰ میں پائی جاتی ہے۔ قادر یا قدیر وہ ذات ہے جو صفتِ قدرت سے موصوف ہے۔ لہٰذا قادر یا قدیر اسماءِ الٰہیہ سے ہیں۔ اسی طرح رحم صفت ہے، رحمن یا رحیم اسمِ الٰہی ہیں۔ اسماءِ الٰہی بسیط ہوتے ہیں اور مرکب بھی۔ مثلاً حئی اسمِ بسیط ہے اور خالق اسمِ مرکب ہے۔ خالقیت پر غور کرو تو اس میں قدرت ضرور ہے، اس میں علم کا ہونا بھی یقینی ہے، حیات کے بغیر کوئی کام ہو نہیں سکتا، لہٰذا خالقیت میں ان کا
ہونا بھی ضرور ہے۔ یہ تمام اسماء ایک دوسرے سے ممتاز ہیں۔ یہ خود ذات سے بھی امتیاز رکھتے ہیں۔ خالقیت جدا چیز ہے، ربوبیت الگ وصف ہے، محیی و ممیت بھی باہم امتیاز رکھتے ہیں۔ یہ امتیاز ذات کے لحاظ سے نہیں، یعنے ان کی ذاتیں جدا جدا نہیں ہیں۔ تمام اسماء کی ایک ہی ذات ہے۔ امتیاز مفہوم میں، اعتبار میں ہے۔ منشاء و مصداق سب کا ایک ذاتِ حق ہے۔ مشرکین ہر اسم کو مستقل سمجھتے ہیں اور ہر کام کا ایک دیوتا یا رب سمجھتے ہیں۔ جب ان سے کہا گیا کہ یہ اسماء جن کو تم دیوتا، مستقل سمجھتے ہو خدا سے جدا نہیں، بلکہ اسی ذاتِ حقہ کے گوناگوں نام ہیں، تو ان کی سمجھ میں نہ آیا اور کہنے لگے:
کیا تمام دیوتاؤں کو غیر مستقل اور ایک ذات کے مختلف نام بتا کر لاکھوں دیوتاؤں اور دیویوں کو ایک ہی خدا بتایا گیا ہے؟ یہ تو بڑی تعجب خیز بات ہے! بالجملہ جب خدائے تعالیٰ کے افعال کا ظہور ہوتا ہے تو بندوں کے افعال کالعدم ہو جاتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کے انوارِ کمالات تاباں ہوتے ہیں تو بندوں کے ابرہائے اوصاف پارہ پارہ ہو کر فنا ہو جاتے ہیں۔
تجلیِ ذات
واہ رے آم! تیرا کیا کہنا! تیرا رنگ دل چسپ، تیری خوشبو دل کش، تیرا مزہ دل فریب! بچے تجھ پر جان دیتے ہیں، جوان تجھ پر مال لٹاتے ہیں، بڈھوں کے حق میں
تو ماں سے کم نہیں۔ بچپن میں دانت نہ تھے، ماں کے پستان چوستے تھے۔ بڑھاپے میں دانت نہیں ہیں تو تجھے چوستے ہیں اور تیرے رس کو شیرِ مادر جانتے ہیں۔ زربفت کی تھیلی میں خدا نے دودھ، ملائی، شکر، زعفران کو جما کر قفلی لگا دی ہے۔ سچ پوچھو تو یہ شبیہ بھی تجھ پر پوری صادق نہیں آئی۔ تو کہاں اور یہ مصنوعی مرکب کہاں! پھر کتنے اقسام، کس قدر انواع و اجناس: آخر الثمر، مرغوبہ، الفن، نواب پسند، دل پسند، قادری پسند، گوا، بے نشان، سیندوری، پیری، ہر شہر میں جدا رنگ، جدا شکل، جدا مزا، جدا خوشبو، مگر سب کے سب آم ہی ہیں!
واہ رے آم! تیرے اتنے تو رنگ، اتنے تو مزے! مگر یہ کیا ظلم ہے؟ قدیم فلسفی تجھے حقیقی حقیقت نہیں مانتے، آب، آتش، خاک، باد کا مجموعہ سمجھتے ہیں۔ بعض ہیولیٰ و صورت کے اقتران کو تجھے سمجھتے ہیں۔ کیا آج کل کیمیادانوں کی بھی عقل ماری گئی ہے؟ وہ بھی تجھے اعتباری ماہیت سمجھتے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ بیاسی عناصر میں سے چند کے مجموعے کا نام تو ہے۔ بعض تجھے چند حقائق کا مجموعہ سمجھتے ہیں۔ بعض مادے کی صورتوں میں سے ایک صورت تجھے بھی جانتے ہیں۔ بعض ایتھر کے کرشموں میں سے تجھے بھی ایک کرشمہ جانتے ہیں۔ صوفیاءِ صافیہ باریک بین، دقیقہ شناس ہوتے ہیں۔ لہٰذا وہ اسماء و صفاتِ الٰہیہ کی نسبتِ خاص جس علم یعنے عینِ ثابت کے مطابق اقتران کرنے کا نام، عینِ ثابت پر صفاتِ الٰہیہ کے پرتو پڑنے کا نام مخلوق، بندہ، حق، موجودِ اعتباری یا وہمی سمجھتے ہیں۔ مگر یہاں اعتباری یا وہمی کے معنے
یا بھوت کے دانت نہیں ہیں۔ بلکہ جس طرح آم اعتباری تحقیقی ہے، اسی طرح دوسری تمام چیزیں اعتباری حقیقی ہیں۔ پس خدائے تعالیٰ کی ذات تو حقیقی و تمام دیگر حقائق و ذوات اعتباری ہیں۔ اس مسئلے پر ذرا غور کرو کہ وجود کے مقابل کوئی شئے ہے؟ عدم ہے۔ عدم عدم ہے۔ معدوم بھی بھلا پایا جا سکتا ہے؟ پایا جائے تو عدم کیونکر ہو؟ وہ تو وجود ہو جائے۔ وجود، ذاتِ واجب جلّ مجدہٗ سے علیحدہ و زائد کوئی چیز نہیں۔ جب وجود واجب کا عینِ ذات ہو تو ممکن کے لئے کیا رہا؟ وہی عدم، وہی نیستی، وہی افتقار! بلکہ ممکن بھی کہاں رہا؟ خیر یہ تو منطقی دلائل ہیں، ہم کو ان سے اس وقت کوئی بحث نہیں۔ اتنا تو ہر شخص سمجھتا ہے کہ خدائے تعالیٰ بذاتہٖ کامل ہے۔ اس کا کمال اس کی ذات کے سوا دوسرے امر سے نہ ہونا چاہیئے۔ نیز خدائے تعالیٰ وحدہٗ لا شریک لہٗ ہے، اس کا کوئی شریک نہیں۔ کس کا مقدور ہے کہ اس کے سامنے کسی بات کا دعویٰ کرے؟ دعویٰ تو جب ہوتا کہ اس کا کوئی حقیقی و بالذات وجود ہوتا۔ جس کی ذات واہیات ہو، اس کا دعویٰ کمالِ خرافات نہ ہوگا تو کیا ہوگا؟ ایاز قدرِ خود شناس!
زعمِ باطل کی تجھ کو مستی کب تک❖ناداں یہ ادعائے ہستی کب تک
تو بھی موجود اور حق بھی موجود❖ظالم یہ شرک و خود پرستی کب تک
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
تجلیِ صفات تک تو سمجھتا تھا کہ میں ہوں، مگر میرے اوصاف اصلی نہیں، حقیقی اوصاف خدائے تعالیٰ کے ہیں۔ خدا کے اوصاف میری
طرف نسبت پا کر مجھ سے علاقہ پیدا کر کے میرے سمجھے جاتے ہیں۔ جب تجلیِ ذاتی ہوتی ہے تو اُس کی ذات بھی نیست و نابود ہو جاتی ہے۔ اس وقت ذو الجلال و الاکرام ندا دیتا ہے: لِمَنِ الْمُلْكُ الْيَوْمَ؟ جواب دینے والا ندارد! خود اپنا آپ جواب دیتا ہے: لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ۔ یہ حالت موت سے مشابہ ہے، بلکہ اس سے زیادہ ہے۔ موت میں ناسوت سے بے خبری یا بے تعلقی ہوتی ہے، اس کا تو کسی عالم میں پتہ نہیں ملتا۔
ہم نے تو لاکھ ڈھونڈا کچھ بھی پتہ نہ پایا❖مجنوں کدھر چھپا ہے لیلیٰ تری گلی میں
دیکھا تو کچھ نہ پایا سوچا تو بس یہ دیکھا❖اک نام رہ گیا ہے میرا تیری گلی میں
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
بیخودی و بیہوشی تو اکثر بیماریوں اور صدمات میں بھی ہو جاتی ہے، پھر تجلیِ ذات یا فنا کو اس سے امتیاز کیا ہے؟ بات یہ ہے کہ بیہوشی میں جہل و غفلت رہتی ہے، یہاں سراپا علم و معرفت ہے۔ وہ ظلمت ہے، یہ نور ہے۔ وہ رنج ہے، یہ راحت ہے۔ وہ تکلیف ہے، یہ لذت ہے۔
لطفِ مئے تجھ سے کیا کہوں زاہد❖ہائے کم بخت تو نے پی ہی نہیں
گم شدن در گم شدن دینِ من است❖نیستی در ہست، آئینِ من است
تو حق ہے، تیرے سوا جو کچھ ہے باطل ہے۔ "أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللّٰهَ بَاطِلٌ"۔ جو نسبت حق و باطل میں ہے، وہ باہم باطلوں میں کہاں؟ الفاظ انہیں معانی کے لئے موزوں ہیں جو محسوس بحواسِ ظاہری یا باطنی ہیں یا کسی قسم کا ادراک ان کا احاطہ کرتا ہے۔ تو محیط ہے، محاط ہونے سے پاک ہے۔
کمندِ فکرِ سلیم تری عظمت کے کنگرے تک پہنچنے سے کوتاہ ہے، اور سمندِ عقلِ تسلیم میدانِ تحقیقِ حقیقت میں گمراہ ہے۔ "مَا عَرَفْنَاكَ حَقَّ مَعْرِفَتِكَ"۔ دریائے کُنہِ حقیقت میں کسی کا تہل بیڑہ نہیں لگتا۔ یہاں ڈوب کر پاش پاش ہو جانا ہی تیرنا ہے، یہاں تلاش میں کھو جانا ہی پانا ہے۔
جستجو میں ان کی ہم خود کھو گئے❖چاہتے کیا تھے مگر کیا ہو گیا
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
حدیث نبوی ﷺ
اَلْعَجْزُ عَنْ دَرْكِ الْإِدْرَاكِ إِدْرَاكٌ
پھر بھی میں تجھے سمجھوں تو کیونکر؟ ڈھونڈوں تو کدھر؟ تو زماں سے پاک ہے، مکان
سے پاک ہے، نہ تیرا کوئی شبیہ ہے، نہ مثل ہے، نہ نظیر ہے۔
صناع و ساعت
کیا بجا ہے؟ سب کچھ بج گئے ہیں۔ شاید بارہ بجے ہیں۔ جی ہاں۔ ذرا دینا آپ کی گھڑی، دیکھوں کیسی ہے؟ کس کارخانہ کی ہے؟ ہینڈو ماسی پیٹنٹ ہشت روزہ گھڑی ہی کو پسند کرتا ہوں۔ جمعہ کی نماز کو جاتے ہوئے کونجی دے دی اور بے فکر! مقشر فرنگی بھی مادی کاموں میں "عِفْرِيتٌ مِنَ الْجِنِّ" سے کم نہیں۔ کیا اچھی گھڑی ہے؟ آئینہ کیا صاف ہے، کیا عمدہ کیس ہے، کیا نفیس ڈائل ہے! گھنٹے کی سوئی ہے، منٹ کی سوئی ہے، سکنڈ کی سوئی کے عوض کسی عاشقِ ناشاد کی طرح سینہ چاک دلِ پُر اضطراب ہے۔ گھڑی کے اجزاء کیا درست، نظامِ ترتیب عمدہ کہ کونجی دے دی اور تمام پرزے کام پر لگ گئے۔ کوئی پرزہ بیکار نہیں۔ کمانی اور چکر تو کجا، کتا بھی بیکار نہیں ہے۔ کیا خلاقِ عالم، عالم سے ایسی ہی نسبت رکھتا ہے؟ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللّٰهُ! کاریگر کا صرف اتنا کام ہے کہ دھات اور فلزات کے ٹکڑوں کو لے کر پگھلا کر، ڈھال کر یا پیٹ پاٹ کر، ریت رات کر، ترتیبِ خاص سے اس کو جوڑے۔ بھلا وہ فلز کے ایک ذرے کو تو پیدا کر لے؟! پھر گھڑی اپنے بننے تک صناع کی محتاج تھی، مگر اب وہ محتاج کہاں؟ گھڑی ساز مر بھی جائے تو وہ باقی رہے گی۔ یہاں ہر آن امدادِ وجود ہے، ہر لحظہ احتیاج ہے۔ ایک
لحظہ قیومِ حق کی توجہ نہ رہے تو عالم کہاں اور اس کی نمائش کدھر؟
عنکبوت و نسجِ عنکبوت
ذرا مکڑی کے جالے کو دیکھنا، کیا باقاعدہ منظم طریقہ پر بنا ہے؟ کیا باریک نازک تار ہے! ایک بال کے ہزارویں بلکہ لاکھویں حصے سے بھی کم ہے۔ باوجود اتنے مہین ہونے کے مکھیوں بھنگوں کے پکڑنے میں کام دیتا ہے۔ یہ کس چیز سے بنا ہے؟ مکڑی کے جسم سے ایک لیسدار لعاب نکلتا ہے، اس سے بنا ہے۔ کیا عالم بھی اسی طرح بنا ہے؟ خدائے تعالیٰ نے اپنے میں سے کوئی چیز نکال کر بنایا ہے؟ أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ الْعَظِيمَ! مکڑی مر جاتی ہے اور اس کا جالا اس کے بغیر بھی باقی رہتا ہے۔ مگر یہاں اک آن امدادِ وجود موقوف ہو جائے تو عالم درہم برہم ہو جائے! نہ تم رہیں نہ ہم، نہ زمین رہے نہ آسمان، ایک ہُو کا سماں رہ جائے۔ سارا عیاں نہاں ہو جائے، موجود مفقود ہو جائے، عالم عدم ہو جائے!
تخم و شجر
زمین میں تخم کو بوتے ہیں، بیچارہ چند روز زمین کی تاریکی یا پانی کی تری، آفتاب کی گرمی پر صبر کرتا ہے۔ پھر اپنے پوست کے برقع کو پھاڑتا ہے اور کونپل بن کر سر نکالتا ہے۔ بڑھتا بڑھتا زمین میں سے باہر نکل آتا ہے۔ پھر پتے نکلتے ہیں، شاخیں پھوٹتی ہیں، پھر بڑھتا ہے اور بڑھتا ہے اور پورا درخت بن کر راہ رو کو سایہ، کھانے والوں کو
پھل، سونگھنے والوں کو پھول، بیمار کو جڑیں چھال وغیرہ، قسم قسم کے طالبوں کو انواع و اصناف کا فائدہ دیتا ہے۔ سوکھ جاتا ہے تو لکڑی بن جاتا ہے، گھروں کے لئے تیر، شہتیر، کھڑکیاں، دروازے، فرنیچر کے لئے میز، کرسیاں، تخت، چوکیاں، بالجملہ ہر طرح سے کام دیتا ہے۔
ذرا تخم و درخت پر غور کرو۔ درخت میں جتنی چیزیں ہیں، ان میں سے کیا چیز تخم میں نہ تھی؟ درخت تفصیلاً ہیں، تخم میں اجمالاً تھیں۔ پہلے نہاں تھیں اب عیاں ہو گئی ہیں۔ ذرا یہ بھی تو بولو کیا جڑیں تنا ہیں؟ یا پتے ڈالیاں ہیں، یا پھل پھول؟ کیا پھل کا کام پھول سے لے سکتے ہیں؟ یا جڑ کا کام پتے سے؟ یہ کیا حماقت ہے! بڑی ہی بدتمیزی ہوگی اگر کوئی آم کو املی سمجھے، یا کچلے کو جدوار! کوئی کچلے کو جدوار کہہ کر کھا تو لے پھر اس کا مزہ چکھے!
اسی طرح گو وجود بسیط ہے، ایک ہے، مگر وہی ہر دہ ہزار عالم میں جلوہ گر ہے۔ باطن ہی ظاہر ہو گیا ہے، واحد ہی کثیر بن گیا ہے۔ تفصیل کا مرجع اجمال ہی ہے، کثرت کا منبع وحدت ہی ہے، مگر نہ وحدت کثرت ہے نہ کثرت وحدت ہے!
نہ سمجھیں یہ تو حیرت ہے جو سمجھیں یہ تو حیرت ہے❖توہم ہے توہم ہے نہ قلت ہے نہ کثرت ہے
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
مگر اس مثال پر کوئی غور کرے۔ پانی، حرارتِ شمسی، مٹی، کوئلے کی ہوا (کاربانک ایسڈ گیس) جس کو انسان تنفس سے خارج کرتا ہے
وہی درخت کی غذا بن کر اس کو بڑھاتے ہیں، نشو و نما دیتے ہیں۔ یہاں وجود کے سوا ہے کیا جو آ کر ملے اور عالم بنے؟ درخت میں تخم کا استحالہ ہو گیا ہے۔ اب تخم کہاں ہے؟ وہ تو بے نشان ہو گیا! نَعُوذُ بِاللّٰهِ، أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ! کیا خدا عالم بن کر نیست و نابود ہو گیا ہے؟ یا بے پتہ ہو گیا ہے؟ وہ "الْآنَ كَمَا كَانَ" ہے۔ وہاں نیستی کو راہ نہیں، استحالے کو گزر نہیں، عدم کو قدم نہیں!
تو جزوی و حق کل است گر روزِ چند❖اندیشۂ کل پیشہ کنی کلی باشی
(جامی علیہ الرحمۃ)
جُزو و کُل
میں کُل ہوں۔ اعضاء میرے اجزاء ہیں۔ آنکھ، ناک، ہاتھ، پاؤں، کون سا جزو ہے جو مجھ سے جدا ہے؟ کوئی نہیں۔ اعلیٰ بھی میرا ہے، اسفل بھی میرا۔ آنکھ، کان دوسرے اعضاء سے افضل ہیں۔ دل و دماغ، جگر و معدہ بقیہ اعضاء اندرونی کے رئیس ہیں۔ یہ اضافی افضلیت یا مفضولیت مجھ پر کیا اثر کر سکتی ہے؟ میں نہ کسی افضلیت سے افضل ہوں، نہ مفضولیت سے مفضول۔ میرا فضل ذاتی ہے نہ کہ اضافی۔ سب میں میں ہوں اور سب سے جدا ہوں۔ مگر کوئی سچ کہے، کیا انتفاءِ جزو سے انتفاءِ کُل لازم نہیں آتا؟ مگر یہاں تو علویات و سفلیات نیست و نابود ہو جائیں، فناء میں روپوش ہو جائیں، اس سے ذاتِ کاملۂ حقہ کی ازلیت و ابدیت
پر ذرا اثر نہیں پڑتا۔ اس کا کمال لایزال ہے۔ وہ "الْآنَ كَمَا كَانَ" ہے۔
کُلی و جزئی
انسان مثلاً کُلی ہے اور زید و عمرو و بکر اس کے جزئیات ہیں۔ عورت، مرد اصناف ہیں۔ اب ذرا بولو انسان عورت ہے یا مرد؟ عورت ہونا، مرد ہونا کوئی بھی انسان ہونے میں داخل نہیں۔ قوام و حقیقتِ انسان میں عورت ہونا داخل ہے نہ مرد ہونا، باوجودیکہ عورت یا مرد انسان ہی ہے۔ انسان نسل کے لحاظ سے حامی، سامی، یافثی ہے۔ اقلیم کے لحاظ سے ایشیائی، یورپی، افریقی، امریکی ہے۔ مذہب کے اعتبار سے مسلمان، نصرانی، یہودی، بودھی، ہندو، مجوسی ہے۔ غرض کہ کُلی ہزارہا قیود میں پایا جاتا ہے، وہ خود فی نفسہٖ ان قیود سے آزاد ہے۔
اسی طرح عالم میں تمام جلوے وجود ہی کے ہیں۔ مگر وہ خود ان تعینات سے پاک ہے۔ وہ آزادی و اطلاق پر ہے۔ وہ اپنی صرافتِ ذاتی و محوضتِ اصلی سے متغیر نہیں ہوا۔ تبدل کو اس کے ساحت تک رسائی نہیں۔ احتیاج اُس کی آستان تک پہنچ نہیں سکتی۔
مگر اس مثال پر تامل کرو: کُلی اپنی جزئیات کی طرف کیا محتاج نہیں؟ کیا احتیاج شانِ امکان نہیں؟ کیوں نہیں؟
کوئی مبہم و مطلق شئے نہیں پائی جاتی۔ متعین ہوتی ہے تو لباسِ وجود میں نمودار ہوتی ہے۔ یہاں وجودِ حقیقی، ذاتِ سامی سمات، جزئیِ حقیقی ہے، بالذات موجود ہے۔ اس کے سوا جو ہے بے بود ہے۔ دوسروں کی موجودیت اس سے ہے۔ وجودِ حقیقی اپنے وجود میں — جو اس کا ذاتی بلکہ جو ذات ہے — دوسروں کا محتاج نہیں۔ اگر وجودِ حقیقی کُلی اور موجودات اس کے جزئیات ہوں تو وجود کا دوسرے کی طرف، یعنے شخص و تعین کی طرف احتیاج لازم آتی ہے۔ تَعَالَى اللّٰهُ عَمَّا يَصِفُونَ!
یہ سب روپ تیرے تو بہروپیا ہے❖تو ہر رنگ میں رہ کے سب سے جدا ہے
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
ہیولیٰ و صورت
اور مادہ کی کرشمہ سازی و عجائب طرازی تو دیکھو! جھاڑ وہ، پہاڑ وہ، حیوان وہ، انسان وہ! کہیں کالا ہے اور کہیں گورا ہے، کہیں چھوٹا ہے کہیں بڑا ہے، کہیں عجز و مسکنت ہے کہیں جلالت و ابہت ہے، مرد بن کر شجاعت و قوت، عورت بن کر حسن و نزاکت، کہیں عابدِ خوش آئین، کہیں زاہدِ پُر تمکین، کہیں رندِ سبو کش، کہیں ساقیِ بادہ نوش! لاکھوں شکلیں بدلیں، لاکھوں شکلوں میں اب ہے، لاکھوں شکلیں بدلے گا۔ مگر پھر بھی جوں کا توں ہے، جو پہلے تھا وہ اب بھی ہے۔ اسی طرح وجودِ حقیقی مولائے کُل ہے، مادہ اصلِ علویات و سفلیات ہے، تمام مواد کی اصل ہے۔ مگر کوئی اس مثال پر غور کرے
ہیولیٰ حکمائے قدیم کے پاس بالقوہ ہی بالقوہ ہے۔ اس کو فعلیت کی بو تک نہیں پہنچتی۔ صورت اس کے وجود کی علت ہے۔ پس خدائے تعالیٰ اور معلولیت؟! أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ! أَسْتَغْفِرُ اللّٰهَ! اسے معلول تو کجا، علت العلل کہنا بھی غلط ہے! علیت اسی پر منحصر ہے، دوسرا کون علت ہو سکتا ہے؟ جو کچھ ہے اسی کا ہے۔ افلاس امکان کا خاصہ ہے، ناداری بندگی کا لازمہ ہے۔
حکمائے جدید کے پاس مادے کے خواص یہ ہیں: تحیز (جگہ گھیرنا)، مسامیت (مسام و سوراخ دار ہونا)، وزن، انقسام (تقسیم قبول کرنا)، استمرار (ایک حال میں رہنا: ساکن تو ہمیشہ ساکن جب تک کوئی اسے متحرک نہ کرے، متحرک تو ہمیشہ متحرک جب تک کوئی اُسے ساکن نہ کرے)۔ یہ بے ارادہ، با اثر یا متاثر و منفعل ہونے والا مادہ عاجز ہے۔ عاجز مردہ ہے، مردہ جاہل ہے۔ جاہل! یہ مردہ پرستی کب تک؟ جو تمہارے زیرِ اثر ہو وہ تمہارا بندہ ہے یا اپنے خدا کو سمجھتے ہو؟ کیا دوں ہمت ہو! کیا پست خیال ہو! خدائے تعالیٰ کی طرف انفعال کی نسبت کرنے سے تمہیں کچھ انفعال نہیں ہوتا؟! توبہ توبہ! اس علم سے جہالت بہتر، اس حکمت سے سفاہت خوشتر!
پنبہ و جامہ
کپڑا کس سے بنتا ہے؟ روئی سے یا اون و ریشم سے۔ شملہ، عمامہ، کرتا، پاجامہ، یا شیروانی، قمیص، ویسٹ کوٹ، پتلون کس کے ظہور ہیں؟ روئی
یا اون و ریشم سے۔ چولی، کرتہ، دوپٹہ، ساڑی، قمیص، جاکٹ، فراک کس کی نمائش ہیں؟ وہی روئی یا ریشم کی۔ کیا شیروانی مستقل وجود رکھتی ہے؟ نہیں! شیروانی کی ہیئت کس میں ہے؟ روئی میں۔ روئی کہاں ہے؟ شیروانی میں۔ کیا شیروانی روئی ہے یا روئی شیروانی؟ نہیں، کوئی نہیں۔ روئی میں مختلف صورتوں میں ظہور کرنے کی صلاحیت ہے۔ شیروانی ان میں سے ایک ظہور ہے۔
مولانا صاحب کے روبرو کوٹ پتلون آتے ہیں تو "مَنْ تَشَبَّهَ بِقَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ" فرما کر کس طرح دور دور رکھتے ہیں! اسی طرح مصنوعی جنٹلمین کے نزدیک شملہ، عمامہ تو لاؤ، دیکھو "اولڈ فیشن" یا "میاد ملاؤں کا ڈریس" کہہ کر کیسے فرمائشی قہقہے لگاتا ہے! ان میں سے کسی ایک کی طرف ساڑھی چولی تو بڑھاؤ، کیا کوئی پہننے کے لئے تیار ہوگا؟ ہرگز نہیں! باوجودیکہ یہ سب روئی ہی کے تعینات ہیں اور اسی کی نمائش ہیں۔
اسی طرح وجود میں مختلف صورتیں نمودار ہونے کی استعداد تھی۔ عالم اس میں سے ایک ہے۔ یہ رنگارنگی اسی کے ظہور کی ہے۔ مگر اس مثال میں غور کرو: روئی میں کپڑے کی صورت، شیروانی کی ہیئت کا حال ہے۔ کپڑے کے دو ٹکڑے کر دو، روئی کے بھی دو حصے ہو جائیں گے۔ یعنی انقسامِ حال سے انقسامِ محل لازم آتا ہے۔ یہاں ہر دہ ہزار عالم ہر آن ہر لحظہ کتمِ عدم سے منصۂ وجود پر ظہور کرتے ہیں، پھر ظہور سے بطون کی طرف رجوع کرتے ہیں، مگر حقیقتِ حقہ
کا دامنِ کمال، وصمتِ زوال اور داغِ انتقال سے پاک ہے۔ سُبْحَانَ اللّٰهِ عَمَّا يَصِفُونَ!
ز دریا موجِ گوناگوں برآمد❖ز بے چونی برنگِ چوں برآمد
موج و دریا
موجیں دریا پر قائم ہیں اور اس کی محتاج۔ اگر دریا نہ ہو تو موج بے پتہ ہو۔ دریا سے موجیں اُٹھتی ہیں، کوئی چھوٹی ہوتی ہے کوئی بڑی، بڑی موج چھوٹی موج کو نگل جاتی ہے، کشتیوں کو پارہ پارہ کر دیتی ہے، کوہ پیکر جہازوں کے سامنے سدِّ سکندری بن کر کھڑی ہوتی ہیں۔ یہ موجیں کہاں تھیں؟ دریا میں۔ پھر کہاں چلی جائیں گی؟ دریا میں۔ کیا موجوں کے حدوث سے دریا کا حدوث لازم آتا ہے؟ نہیں۔ موجوں میں تغیر و تبدل ہوتا ہے، دریا جوں کا توں ہے۔ موج لاکھ سر اٹھا اٹھا کر ادعائے وجود کرے مگر وہ پا بر ہوا ہے، اور اس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ کہاں وجودِ بالذات کہاں وجودِ بالغیر! اسی طرح عالم اور عالم میں جو کچھ ہے سب وجود کا نمونہ ہے۔ ظہورِ عالم حادث ہے، وجودِ حق قدیم۔ عالم وجودِ حقیقی کا محتاج ہے اور وجودِ حقہ محتاجٌ الیہ۔ یہ تمثیل بھی ذاتِ حق پر من کل الوجوہ منطبق نہیں: دریا کُل ہے، موج جزو، انتفاءِ جزو سے انتفاءِ کُل لازم آتا ہے۔ ہوا جو غیرِ دریا ہے آ کر ملتی ہے تو موج نمودار ہوتی ہے، بروئے کار ہوتی ہے۔ یہاں وجودِ حقیقی کے سوا ہے کیا شئی جو آ کر ملے؟! وہ سب کچھ ہے: وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ۔
ہر ایک میں ہے یار کا جلوہ مرے آگے❖مرآتِ حقائق ہے یہ دنیا مرے آگے
نیرنگیِ اشکال ہے نیرنگِ سِرایا❖سو رنگ میں ہے ایک ہی جلوہ مرے آگے
(حضرت حسرت حیدرآبادی)
آئینۂ اعیان و مرآتِ حقائق میں وجودِ حقیقی کی جلوہ گری ہے۔ آئینہ خانہ میں جاؤ تو تم کو ایک عجیب تماشا نظر آئے گا۔ یا تو تم ایک تھے، یا جتنے آئینے ہیں اتنے ہی تم ہو گئے! پھر کہیں بڑے آئینہ میں بڑے، چھوٹے میں چھوٹے، صاف میں صاف، دھندلے میں دھندلے! لافنگ گیلری یعنے ہنسی کے کمرہ میں تو اس سے بھی زیادہ عجیب تماشا ہوتا ہے: کہیں پست قد بزرگ شکم، کہیں دراز قامت لاغر اندام، کہیں سر نیچے ٹانگیں اوپر، کہیں کچھ کہیں کچھ! اس کو بھی چھوڑو، مراد آبادی اگالدان لو اور اس کو کبھی سیدھا رکھو کبھی ترچھا، وہ لافنگ گیلری سے کیا کم ہے؟! میں خود کو دیکھتا ہوں اور خود ہی پر ہنستا ہوں۔ واہ رے میں! بیسیوں شکلیں بدلتا ہوں اور پھر جوں کا توں ہوں۔ یہ نیرنگیاں جب ہی تک ہیں کہ تم آئینے کے مقابل ہو۔ سامنے سے ہٹ جاؤ تو پھر نہ یہ خیالی کثرت ہے نہ ظہور کی جدت۔ اگر آئینہ کو وجود سمجھو اور شخص کو عین تو آئینہ بالذات مرئی ہے، وہ ہی شہود سے بری ہے، آنکھوں سے مخفی ہے۔ واہ رے
آئینے! تیری صفائی، دوسرے کو تو دکھا دیا اور خود چھپ گیا! گویا آئینہ نظر نہ آئے گا؟ مگر تھوڑی کوشش تو کرو اور صورتوں کو نہ دیکھو، آخر میں ہار مان لیں گے، عجز کا اعتراف کر لیں گے۔ مگر کوئی سچ کہے، آئینہ تو شخص کا غیر ہے۔ یہاں وجود کا غیر کیا ہے جو مرآت بنے؟! خود ہی شخص ہے، خود ہی عکس ہے۔ پھر نہ آئینہ شخص ہے، نہ شخص عکس ہے، نہ اس کا بالعکس ہے۔
وحدت میں تیری حرفِ دوئی کا نہ آ سکے❖آئینہ کیا مجال جو صورت دکھا سکے
یا اللہ! تیری کُنہ کے ادراک میں شہبازِ بلند پروازِ فکرِ سلیم پر و بال شکستہ ہے، اور تیری معرفت کے سنگستان میں توسنِ عقلِ قدیم سکندری خوردہ! تجھے کوئی نہیں جانتا تو پھر میں کس کو مانتا ہوں؟ تو پوشیدہ ہے تو تجھ کو کس نے چھپایا؟ تو عیاں ہے تو پھر کہاں ہے؟ اگر تو عرش پر ہے تو بال و پر دے کہ اُڑ کر تجھ تک پہنچوں۔ اگر تو قریب ہے تو آنکھ دے کہ تجھے دیکھ سکوں۔ اگر تو میرے دل میں ہے تو برقی رَو بنا دے کہ اپنے آپ میں گھسوں اور تجھے پاؤں! اگر تو نہیں مل سکتا تو ہم کو یہ فطرتاً طلب کیسی؟ اگر خدا کا بندے سے ملنے کا قاعدہ نہیں تو میں اپنے سے بیزار ہوں، مرنے کو تیار ہوں! مگر میں جلوں گا تو میرا دھواں عرش تک پہنچے گا۔ خاک ہو جاؤں گا تو بگولہ بن کر اُڑوں گا اور تیرے دامن تک پہنچوں گا! مجھے صفحۂ ہستیِ وہمی سے محو و محق کر دے، طلس و طمس تہس نہس کر دے! نہ میں
بزرگانِ دین کے اقوال میں قلب، نفس، روح، سر، خفی، اخفی کے الفاظ بکثرت مستعمل ہیں اور اس قدر مختلف معانی میں مستعمل ہوتے ہیں کہ تعینِ معنی مشکل۔ ان کے مقام بتانے میں بھی کچھ کم اختلاف نہیں۔
حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی کے قول کے مطابق قلب پستانِ چپ کے دو انگشت نیچے ہے۔ تجلیاتِ افعالیہ اس سے متعلق ہیں۔ آدم علیہ السلام کے زیرِ قدم ہے۔ جس کا قلب ذاکر ہو، وہ آدمی المشرب کہلاتا ہے۔ قلب کا نور زرد رنگ کا ہے۔
روح — پستانِ راست کے دو انگشت نیچے۔ متعلق صفاتِ ثبوتیہ، تحتِ قدم ابراہیم علیہ السلام ہے۔ رنگِ نور سرخ ہے۔
سر — قلب سے دو انگشت اوپر مائل بجانبِ وسط۔ متعلق تجلیاتِ شیونِ ذاتیہ۔ رنگِ نور سفید۔ تحتِ قدم موسیٰ علیہ السلام۔
خفی — روح سے دو انگشت اوپر مائل بجانبِ وسط۔ متعلق صفاتِ ربانیہ۔ رنگِ نور سیاہ۔ تحتِ قدم عیسیٰ علیہ السلام۔
اخفی — وسطِ سر متعلق شانِ جامع یعنے الوہیت۔ رنگ عنبر۔ تحتِ قدم محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ والہ وصحبہ وسلم۔
نفس — ان سب لطائف کی مجموعی حالت کا نام ہے۔ حضرت سید آدم بنوری کے اقوال کے مطابق قلب کی جگہ وہی ہے جو دل کی ہے۔ اس کے نور کا رنگ سرخ ہے۔ روح اس کا محل جگر ہے، یعنے جانبِ راست۔ رنگِ نورِ روح سپید ہے۔ نفس خاکسترگوں، بمقامِ ناف۔ خفی بمقامِ پیشانی، سیاہ رنگ۔ سرشش یعنے وسطِ سینہ سے ذرا بلند، رنگ سبز۔ اخفی وسطِ سر امِ دماغ، بے رنگ۔
حجت الاسلام غزالی کے قول کا ماحصل یہ معلوم ہوتا ہے کہ دل یا قلب سے قوتِ غضبی متعلق ہے۔ اس کو نفسِ سبعی بھی کہتے ہیں۔ اس سے روحِ حیوانی متعلق ہے۔ شرائین اس سے روح حاصل کرتے ہیں، جو محلِ حیاتِ ظاہری ہے۔ کبد یا جگر یا کلیجہ سے قوتِ شہوی متعلق ہے۔ اس کو لطیفۂ نفس اور نفسِ بہیمی بھی کہتے ہیں۔ اس سے بذریعۂ اوردہ تمام جسم میں خون تقسیم ہوتا ہے۔ دماغ، اس سے قوتِ تعقل متعلق ہے۔ اس کو لطیفۂ روح اور نفسِ ملکی کہتے ہیں۔ اعصاب اس سے نکل کر تمام جسم میں پھیلتے ہیں، جس سے حس و ادراک ہوتا ہے۔
انسان کا فرض ہے کہ ہر ایک قوت کو تحتِ قہرمانِ شرعِ متین رکھے۔ نہ آگے بڑھنے دے نہ پیچھے ہٹنے دے۔ قوتِ قلبی کی زیادتی سے تہوّر، ظلم پیدا ہوتا ہے۔ کمی سے جبن، بزدلی، کم ہمتی، بے حیائی۔ اعتدال سے شجاعت، عزت، ہمت، غلبہ جوئی پیدا ہوتی ہے۔ قوتِ شہوی کی زیادتی سے شرہ، حرص، عیش پرستی، تن آسانی پیدا ہوتی ہے۔
کمی سے خمود، جمود، اعتدال سے عفت، پاکدامنی پیدا ہوتی ہے۔ قوتِ عقلی کی زیادتی سے گربزی، مکاری، فریب پیدا ہوتا ہے۔ کمی سے بلاهت، بے وقوفی، اعتدال سے حکمت، حسنِ سیاست، کمالِ تدبیر ہوتا ہے۔
جب قوتیں تحتِ قہرمانِ شرع ہو جاتی ہیں اور شرع نے ان کو جو حصہ دیا ہے اس پر راضی ہو جاتی ہیں، تو گویا وہ فنا ہو گئیں۔ ان کا وجود بذاتہ و مستقل نہ رہا، بلکہ تحت الشرع و بالشرع رہا۔ جب یہ قوتیں للہ بالشرع کام کرنے لگتی ہیں، تو ایک نیا ہی رنگ لیتی ہیں۔ اور ہر ایک قوت ایک جدا نام سے موسوم ہوتی ہے۔ قلب یا غضب سر بن جاتا ہے۔ نفس یا شہوت خفی بن جاتا ہے۔ عقل و ادراک اخفیٰ محلِ عرفاں۔ غرض کہ ہزار شکلیں بدلیں، مختلف رنگ بدلے مگر ہے وہی غضب و شہوت و عقل۔ البتہ پہلے سے زیادہ لطیف ہو گئے ہیں۔ پہلے لوگوں کو قتل و غارت کرتے تھے اب دوسروں پر اثر ڈالتے ہیں، توجہ کرتے ہیں۔ پہلے زنا کاری تھی اب حسن پرستی ہے۔ پہلے لوگوں کے گھروں میں گھستے تھے اب دلوں میں گھستے ہیں۔ دلوں کے خطرات پر اشراف حاصل کرتے ہیں۔ پہلے عقل سے خواصِ ماہیات و ارتباطِ باہمیِ اشیاء دریافت کئے جاتے تھے۔ اب عقل مہذب ہو گئی ہے تو حقائقِ اشیاء و نسب و اضافات سے بحث ہے۔
لطائفِ بارزہ کا کمال یہ تھا کہ وہ تحتِ قہرمانِ شرع کر دئے جاتے تھے۔ اب لطائفِ خفیہ کا کمال یہ ہے کہ تحتِ امرِ الٰہی کر دیئے جائیں۔
جائیں۔ وہاں اصلاح سے حرکت للہ کر دی جاتی تھی، یہاں باللہ، للہ، فی اللہ، الی اللہ، مع اللہ کر دی جائے۔ لطائفِ ستہ کی تہذیب کرو گے تو انسان سے انسانِ کامل ہو گے، تمہارا نفس، نفسِ مطمئنہ ہو جائے گا۔
حضرت مولانا جامی و مولانا شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی کے اقوال سے ظاہر ہوتا ہے کہ انسان روحِ مجرد اور مادے کے مجموعے کا نام ہے۔ جسم کی خواہشات و اقتضاءات قوی ہوتے ہیں تو نفس کہلاتا ہے۔ روح و نفس دونوں کے اقتضاءات برابر ہوتے ہیں تو قلب۔ روح اپنے مقتضیات میں قوی رہتی ہے تو روح کے نام سے موسوم ہوتی ہے۔ روح ذکر و یادِ الٰہی میں دو جہاں سے التفات توڑ کر اور سب سے منہ موڑ کر ذاتِ حقہ کی طرف متوجہ ہو جاتی ہے، تو یہ سر ہے۔ اس کی یاد میں خود اپنی طرف تک التفات نہیں کرتی تو یہ خفی ہے۔ اور اگر ذاکر و ذکر دونوں درمیان سے اٹھ جائیں اور مذکور ہی مذکور رہ جائے تو یہ اخفیٰ ہے۔
رباعیات مولانا جامی علیہ الرحمہ
اے دل طلبِ کمال در مدرسہ چند❖تکمیلِ اصول و حکمت و ہندسہ چند
ہر فکر کہ جز ذکرِ خدا وسوسہ است❖شرمے ز خدا بدار و ایں وسوسہ چند
واضح ہو کہ وجود کے کئی معنیٰ ہیں۔ (۱) وجود بمعنی کون و حصول۔ اس کا ترجمہ فارسی میں "بودن" اور اردو میں "ہونا" ہے۔ وجود اس معنی کے لحاظ سے ایک مصدری معنی اور انتزاعی وصف ہے یعنی ہمارا کسی شئے کو دیکھ کر اس کو "ہے" سمجھنا اور وجود خیال کرنا، جو بمعنی کون و حصول ہے۔
ظاہر ہے کہ مصدری و انتزاعی معنی خارج میں نہیں ہوتا، بلکہ صرف ذہن میں ہوتا ہے۔ اور اس کا منشاء و منتزع عنہ خارج میں ہوتا ہے۔ کونِ مصدری معقولاتِ ثانیہ سے ہے۔
مسئلۂ وجود کے سمجھنے میں انتزاع، انتزاعی، منتزع عنہ، معقولِ ثانی کا سمجھنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ لفظ بار بار آئیں گے۔ لہذا میں ان الفاظ کی گونہ تشریح و توضیح کر دینا چاہتا ہوں، تاکہ فہمِ مطلب میں کچھ دقت و دشواری واقع نہ ہو۔ دیکھو خارج و واقع میں، زید ایک چیز ہے۔ جب زید کا تصور و خیال ذہن میں آتا ہے تو عقل معنیِ زید کی تحلیل اور...
اس ایک شئے سے کئی معنی کو سمجھتی اور ہر ایک کو جدا جدا خیال کرتی ہے۔ مثلاً زید کا ناطق اور بافہم ہونا، زندہ ہونا، نشو و نما پانا، طول و عرض و عمق رکھنا یعنے جسم ہونا، مستقل موجود ہونا یعنے جوہر ہونا۔ لہذا یہ صفات انتزاعی ہیں۔ زید اس کا منشا یا منتزع عنہ ہے۔ ذہن کے مقابل خارج، بیان کے لحاظ سے واقع، انتزاع کے اعتبار سے منتزع عنہ، حکایت کے مقابل محکی عنہ کہتے ہیں۔
صفات دو قسم کے ہیں: (۱) انضمامی — وہ صفت جس کو خارج میں ایک قسم کا استقلال ہوتا ہے، مگر ایسا استقلال نہیں جیسا جوہر کو ہوتا ہے۔ مثلاً دیوار کی سپیدی کہ ہم اس کو ایک طور سے خارج میں ہے کہہ سکتے ہیں۔ (۲) انتزاعی — وہ صفت ہے جو خارج میں نہیں پائی جاتی، بلکہ خارج میں اس کا موصوف یا منشا یا منتزع عنہ پایا جاتا ہے اور اس سے یہ انتزاعی صفت سمجھی جاتی ہے۔ مثلاً خارج میں آسمان و زمین پائے جاتے ہیں، مگر آسمان سے فوقیت یعنے "اوپر ہونا" سمجھا جاتا ہے اور زمین سے تحتانیت یعنے "نیچے ہونا" انتزاع کیا جاتا ہے۔
انتزاعی صفت بھی دو طرح پر ہوتی ہے۔ ایک وہ انتزاعی صفت جس کو ہم یہ کہہ سکیں کہ ہم نے اس کو خارجی حالت سے انتزاع کیا۔ یا خارج میں موصوف و منتزع عنہ کے ضمن میں وہ غیر مستقل طور سے موجود ہے، جیسا آسمان سے فوقیت جیسا کہ گزرا۔ انتزاعی صفت جو اس قسم کی ہو، معقولِ اولیٰ کہلاتی ہے...
کیونکہ خارج میں سمجھی گئی اور انتزاع کی گئی ہے۔ دوم وہ صفتِ انتزاعی جو خارج میں کسی طرح پر نہیں پائی جاتی، بلکہ معنیِ خارج یعنے وہ ذات جو خارج سے ذہن میں آئی ہے، یا یوں کہو کہ معقولِ اولیٰ کے ذہن میں آنے کے بعد یہ صفتِ انتزاعی عارض ہوتی ہے۔ ایسی انتزاعی صفت کو معقولِ ثانی کہتے ہیں۔
اب میں کہتا ہوں کہ وجود بمعنی کون و حصول معقولاتِ ثانیہ سے ہے اور وہ خارج (واقع، محکی عنہ، منشا) میں نہیں پایا جاتا۔
(۲) وجود بمعنی ما بہ الموجودیت — یعنے وہ چیز جس کی وجہ سے ہم کون و حصول کو، جو مصدری معنیٰ ہے، انتزاع کرتے ہیں۔ وجود بمعنی ما بہ الموجودیت کو ہمارے ذہن کے سوائے خارج میں بھی ہونا ضرور ہے، یعنی وجود بمعنی کون کا منشاء و منتزع عنہ وجود بمعنی ما بہ الموجودیت ہوتا ہے اور اس کو خارج میں ہونا چاہیئے، کیونکہ بلا منشا کے کسی شئی کو "ہے" کہنا غلط، کذب، جہل ہوگا۔ پھر وجود بمعنی کون ذہنی امر ہے اور وجود بمعنی ما بہ الموجودیت خارجی شئی۔
(۳) وجود بمعنی ظہور — یعنی چیز ہے اور ہم کو معلوم بھی ہے کہ وہ ہے، مگر اس کا ظہور و نمود بعد کو ہوا۔ مثلاً زید پیدا ہو کر زمانہ ہو گیا ہے اور ہم کو معلوم ہو کر بھی کہ وہ پیدا ہو گیا ہے ایک عرصہ ہو گیا ہے، مگر وہ پہلے ایک شہر میں تھا اب ہمارے شہر میں آ گیا ہے، یا پہلے وہ حجرہ میں تھا اب دالان میں آ گیا ہے، تو ہمارے سامنے اب ظہور ہوا۔ نہ یہ کہ وہ نیست سے ہست ہوا، یا اس کے وجود کا علم اب ہوا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ وجود بمعنی کون و حصول بالاتفاق انتزاعی امر ہے۔ حکمائے متکلمین میں اختلاف ہے تو ما بہ الموجودیت میں ہے۔ میں ان مذاہب میں سے چند اہم مذاہب کو بیان کرتا ہوں۔
حکمائے اشراقیین اور متکلمین کا مذہب یہ ہے کہ وجود بمعنی ما بہ الموجودیت خود ماہیات کی ذاتیں ہیں اور خارج میں ماہیات کے سوائے کوئی اور چیز نہیں۔ اثرِ جعل اور پیدا کرنے کا نفسِ ماہیت ہے، یعنے خدائے تعالیٰ نفسِ شئے کو نیست سے ہست، معدوم سے موجود، لیس سے ایس، "نہیں" سے "ہے" کر دیتا ہے اور خارج میں ایک ہی ایک چیز ہے یعنے نفسِ ذات۔ لہذا اس کو جعلِ بسیط کہتے ہیں۔ کہ وہ موجود ہیں اس ما بہ الموجودیت اور ذات کو بعدِ خلق و جعل اور پیدا ہو جانے کے مرتبۂ تقرر و تحقق کہتے ہیں، اور ذہن میں انتزاع کئے جانے اور منشاءِ آثار اور مرجع ہونے کے لحاظ سے موجود کہتے ہیں، اور یہ مرتبہ وجود کا سمجھا جاتا ہے۔
تقریرِ بالا سے ظاہر ہے کہ وجود کا منشا نفسِ ذات ہے۔ جس جگہ اور جس لحاظ سے وہ ذات ہو گی اسی جگہ اور اسی لحاظ کا وجود کہلائے گا۔ ذہن میں ہے تو وجودِ ذہنی ہے۔ اگر ذات خارج میں ہے تو وجودِ خارجی۔ پس اس مذہب کا خلاصہ یہ ہے کہ واقع و نفس الامر میں صرف ایک چیز یعنے ذات ہے اور بعدِ انتزاع دو چیزیں: نفسِ شئی اور اس کا وجود ہے۔ مثلاً جملہ "زید ہے" کو دیکھو، ذہن میں دو چیزیں ہیں: لفظ "زید" اور لفظ "ہے"، اور خارج میں صرف ایک چیز ہے یعنے ذاتِ زید۔
یہ مذہب عوام الناس کے خیال سے بالکل قریب ہے۔ عموماً لوگ "وجود" سے یہی معنی سمجھتے ہیں۔ مشائین کا مذہب وجود کے متعلق یہ ہے کہ ماہیات خود نہ موجود ہیں نہ معدوم، وجود ایک صفت ہے کہ ماہیت سے مل جاتی ہے تو ماہیت کو موجود کہتے ہیں، جدا ہو جاتی ہے تو معدوم۔ پیدا کرنے، جعل اور خلق کا اثر ماہیت کو وجود سے ملانا اور ربطِ ماہیت بوجود ہے۔ جس طرح رنگریز کپڑے کو نہ کپڑا بناتا ہے نہ رنگ کو رنگ، بلکہ کپڑے کو رنگ سے ملاتا ہے، اس مذہب کی رو سے پیدا کرنے، خلق اور جعل کو جعلِ مرکب کہتے ہیں۔
غرض کہ واقع اور محکی عنہ اس جعلِ بسیط کے لحاظ سے ایک چیز یعنے صرف ذات رہتی ہے اور جعلِ مرکب کے لحاظ سے دو چیزیں: ذات اور وجود۔ یہ مذہب عامۃ الناس کے خیال سے نہایت بعید ہے۔ ہم آئندہ ثابت کریں گے کہ یہ مذہب بھی غلط نہیں اور اس کا محلِ صحیح کیا ہے؟
صوفیۂ صافیہ کا مذہب ہے کہ وجودِ حقیقی ما بہ الموجودیت شئی ہے، وہ جزئیِ حقیقی ہے، نا قابلِ تکثر ہے۔ اس کا کوئی شریک ہے نہ مقابل: لَا ضِدَّ وَلَا نِدَّ لَهُ۔
اگر کوئی اس کا مقابل ہو سکتا ہے تو نیستیِ محض، عدمِ محض اور سلبِ بسیط۔ مگر سلبِ بسیط ہے کہاں؟ اور کیونکر ہو سکتا ہے؟ کیونکہ جو کچھ موجود ہو گا تو وجود ہی ہو گا۔ کوئی شئی بذاتہ ہو یا دوسرے کی وجہ سے، وہ ضرور وجود ہی ہو گا یا اس کا نمود ہو گا۔ کوئی شئی وجود سے پہلے...
نہیں، نہ وجود کے بعد ہے، کیونکہ کسی شئی کا بغیر وجود کے ہونا ناممکن ہے۔ وجود کسی کا محتاج نہیں، سب وجود کے محتاج ہیں۔ وجود خود وجود ہے، خود موجود ہے، خود سب کا منشا، خود سب کا منتزع عنہ ہے۔ وہ واحدِ محض ہے اور اس سے کثرت منتزع ہوتی ہے۔ سلبِ بسیط جو اس کا مقابل ہے، خارج میں لفظِ بے معنی، اسمِ بے مسمیٰ، مفہومِ بلا مصداق ہے، کیونکہ جو کچھ ہو گا تو وجود ہو گا۔ سلبِ بسیط اور ہونا! اجتماعِ نقیضین ہے اور انقلابِ حقائق۔
ذرا اس بات پر غور کرو: زید ہے، گھوڑا ہے، درخت ہے، پہاڑ ہے، فرشتہ ہے۔ ان سب جملوں میں "ہے" کے معنی کہیں کچھ کہیں کچھ ہیں یا سب جگہ ہونے اور "ہے" کے معنے ایک ہی ہیں؟ یہ بات بالکل بدیہی اور واضح و روشن ہے کہ ان تمام جملوں میں ہر جگہ "ہے" کے معنے ایک ہی ہیں۔ اور یہ بھی ضروری ہے کہ جب تک ان میں کوئی مشترک امر نہ نکلے، کیونکر ان سے ایک مشترک چیز کا ہونا سمجھا جا سکتا ہے اور کیونکر سب کو "ہے" کہہ سکتے ہیں۔
غرض کہ وجود بمعنی کون و حصول جو سب سے سمجھا اور انتزاع کیا جاتا ہے ایک ہے۔ انتزاعی کا اشتراک اس کے منشا کے اشتراک پر دلالت کرتا ہے، اس کا صدق اس کے منشاء کے ہونے پر موقوف ہے، اس کا کذب منشاء کے نہ ہونے پر۔ یہ امر بیّن ہے کہ ماہیات بغیر وجود کے پائے نہیں جا سکتے، کیونکہ پایا جانا اور پھر موجود نہ ہونا اس کے کیا معنی؟ وجود ہی سے ماہیات پائے جاتے ہیں۔ وجود کی رنگارنگی اور بوقلمونی ماہیات...
سے پیدا ہوتی ہے۔ وجود اصل ہے اور ماہیات و حقائق اس کے تعینات۔ وجودِ حقیقی جو وحدتِ صرف اور محض ایک شئی ہے، اس کو ماہیات سے نسبت کرتے ہیں تو وجود میں ایک قسم کا تکثر پیدا ہوتا ہے اور واحد کثیر معلوم ہونے لگتا ہے۔ نیز ماہیات جو خارج میں موجود نہیں موجود خیال کئے جانے لگتے ہیں۔ غرض کہ اس اضافت و نسبت سے واحد کثیر اور معدوم موجود معلوم ہوتا ہے، مگر نفس الامر میں واقع میں اور حقیقۃً واحد واحد ہی ہے اور معدوم معدوم۔
ہر چند کہ ماہیات کو وجود سے جو ربط ہے وہ اس سے اعلیٰ و ارفع ہے کہ کائنات میں اس کی کوئی مثال ملے (لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ — ملاحظہ ہو مضمون لیس کمثلہ شی)، تاہم سمجھانے کے لئے کوئی مثال دینی ہی پڑے گی: مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ۔
ماہیات اور وجود کی مثال دیکھنا چاہتے ہو تو تھوڑا سا موم لو اور اس سے کبھی گھوڑے کی صورت بناؤ کبھی آدمی کی صورت۔ ذرا غور کرو: خارج میں موم کے سوائے کوئی اور چیز بھی ہے جو گھوڑا کہلاتی ہے؟ خارج میں تو صرف موم ہے۔ گھوڑا اس کا تعین ہے۔ موم میں مختلف صورتیں بدلنے کی قابلیت تھی، گھوڑا اس میں سے ایک صورت ہے۔ کیا ان صورتوں کے بدلنے سے موم کی حقیقت پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ کیا ان صورتوں کے اختلاف سے موم کی وحدت کثرت سے، یکی یکتائی دوئی دو ہونے کی وجہ سے بدل گئی ہے؟ موم ایک کا ایک ہے۔ کثرت، دوئی اشکال...
و صور میں ہے۔ کیا اس موم میں کوئی تغیر و تبدل ہوا ہے یا نہیں؟ موم جوں کا توں ہے۔ پھر یہ کثرت کہاں ہے؟ خیال میں، اعتبار میں، سمجھتے ہیں۔ کیا یہ نرا اعتبار و تخیل ہے؟ کیا یہ صرف پندار و وہم ہے؟ نہیں۔ یہ خیال موم سے انتزاع کیا گیا اور سمجھا گیا ہے، من گھڑت اور...
خیالی نہیں۔ البتہ یہ صورتیں خیالی و وہمی ہیں۔ اور موم کے لئے بمنزلۂ قالب اور سانچے کے ہیں۔ موم اصلی چیز ہے اور یہ صورتیں موم کی وجہ سے قائم ہیں۔
اسی طرح پانی کو دیکھو: کبھی برف بنا، کبھی اولے، کبھی بھاپ، کبھی موج، کبھی بلبلہ، کبھی گرداب۔ پانی کی حقیقت بدل گئی ہے؟ نہیں! کیا برف، اولے وغیرہ پانی کے سوا کچھ اور ہیں؟ نہیں۔
اسی طرح مٹی کو دیکھو: کبھی اینٹ بنا، کبھی مٹکا، کبھی سبو، کبھی پیالہ، کبھی صراحی، کبھی مٹی کا کھلونا۔ کیا ان صورتوں کے بدلنے سے مٹی بدل گئی؟ نہیں! اگر سبو پھوٹ جائے تو کیا مٹی پھوٹی؟ نہیں۔ کیا مٹی مر گئی؟ نہیں۔ صورتِ سبو مٹ گئی اور وہ وہمی صورت تھی۔
ہر مرتبہ از وجود حکمی دارد❖گر حفظِ مراتب نہ کنی زندیقی
(جامی)
ذرا سبو کی تحلیل کرو: اس میں کیا کیا ہے؟ سبو کی صورت اور مٹی۔ اسی طرح موجود میں کیا کیا ہے؟ وجود اور ماہیت۔ ماہیت کو وجود سے علیحدہ کر کے دیکھو: وہ کیا کوئی حقیقی شئی ہے؟ ہرگز نہیں! وہ صرف ایک وہمی، فرضی...
خیالی شئے ہے۔ وجود سے ماہیت ملے گی تو ایک حقیقی شئے بنے گی، ورنہ کچھ بھی نہیں۔ وجود کو جس موجود میں دیکھو گے ایک ہی پاؤ گے۔ ظرفِ ذہن ہو یا خارج، ظاہر ہو یا باطن، وجود تو ایک ہی چیز ہے۔ اس تقریر سے ظاہر ہو گیا کہ وجودِ ذہنی اور وجودِ خارجی میں وجود ایک مشترکِ معنوی ہے نہ کہ مشترکِ لفظی، جیسا کہ بعض کا خیال ہے۔ نیز وجودِ ذہنی کو ثبوت کہو اور وجودِ خارجی کو وجود، ہے ایک ہی چیز، صرف اصطلاح کا فرق ہے: وَلَا مُشَاحَّةَ فِي الِاصْطِلَاحِ۔
اس تقریر سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ تعینات و خصوصیات بمنزلۂ قالبِ وہمی ہیں اور خیالی سانچے کے مانند۔ خارج اور واقع میں صرف ایک ہی چیز ہے: "وجود"۔ اسی طرح روئی سے مختلف لباس کی صورتیں، دریا پر متعدد موجیں پیدا ہوتی ہیں۔ مربع، مثلث، کرہ، مخروط مٹی، موم وغیرہ سب کے بنتے ہیں۔ اگر ان مواد کو مٹا دو تو ان اشکال کا کہیں نام و نشان نہیں ملے گا۔ کیا اس سے ظاہر نہیں ہوا کہ اشکال و صور وہمی، فرضی، خیالی چیزیں ہیں؟ ان کا کوئی مستقل وجود نہیں۔ بلکہ وجود کی بو تک نہیں پہنچی۔ کہاں وہمی، بالعرض، باطل چیز، کہاں حقیقی، بالذات حق! اتنا ضرور ہے کہ ان کو وجودِ حقیقی سے ایک نسبت و علاقہ و ربط ہے جس کی کیفیت مجہول ہے۔ وجود کی طرف نسبت کرنے ہی کی وجہ سے ان کو موجود کہتے ہیں۔
چونکہ تعیناتِ وجود کے باوجودِ غیر مستقل اور خیالی ہونے کے ان پر حقیقی آثار مرتب ہوتے ہیں، ان کو معمولی فہم اچھی طرح سے ادراک نہیں...
کر سکتی۔ اس لئے میں اور متعدد مثالیں دونگا تاکہ خوب سمجھ میں آ جائے۔ عناصر باہم ملتے ہیں تو جمادات بن کر کیا کیا رنگ لاتے ہیں: کہیں سرخ یاقوت، کہیں زرد پکھراج، کہیں سبز زمرد، کہیں نیلا نیلم، کہیں قاتل سنکھیا، کہیں تریاق زہر مہرہ، کہیں کوئلہ بن کر الماس اور پنسل کی سلائی! یہی عناصر درخت بن کر کیا کیا تماشہ دکھاتے ہیں: جڑ، پیڑ، ڈالیاں، پتے، پھل، پھول؛ کہیں مزے دار آم، کہیں شیریں انجیر، کہیں لطیف انگور، کہیں پاکیزہ سیب؛ پھر کہیں تلخ حنظل، کہیں ترش لیمو، کہیں تیز حریف مرچ، کہیں کوئی کسیلا، کہیں کوئی پھیکا! یہی عناصر حیوان کی شکل لیتے ہیں تو کیا کیا حیرت انگیز صورتیں دکھاتے ہیں: گراں ڈیل ہاتھی، طاقتور شیر، تیز رفتار گھوڑا، صابر اونٹ، بارکش دراز گوش؛ پھر جانور ہی میں سخت ہڈی، نرم گوشت، سیاہ بال، سفید پٹھے، ناخن، سم، کھر! آخر یہ سب عناصر ہیں۔ ان کے باہم اختلاط و ترکیب سے کبھی کبھی مختلف الآثار، گوناگوں رنگ کی، بوقلموں احوال کی چیزیں بن گئی ہیں۔ غرض کہ ایک ہی چیز مختلف تعینات میں جدا جدا حکم رکھتی ہے۔
اس تقریر سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ وجود ایک شئے ہے جو بذاتہٖ خاص متعین، مشخص، نا قابلِ تکثیر، جزئیِ حقیقی ہے۔ اس کو کثرت عارض ہوتی ہے تو ان وہمی صور، خیالی اشکال اور ماہیات و حقائق کی نسبت کی وجہ سے۔ پس وجود کے دو تعین و تشخص ہوئے: ایک تعینِ ذاتی خارج میں، دوم تعینِ عرضی و اعتباری صفات و اشکال کی وجہ سے ذہن میں بعد...
انتزاع اور سمجھنے کے۔ اس کی مثال یوں سمجھو کہ تم متعین و متشخص ہو، مگر تم کبھی کھڑے رہتے ہو، کبھی بیٹھتے ہو، کبھی لیٹتے ہو۔ یا یوں سمجھو کہ تمہارے ہاتھ میں پانچ انگلیاں ہیں کہ وہ کبھی طمانچہ بنتی ہیں، کبھی گھونسا، کبھی چٹکی۔ باوجود ان مختلف صورتوں کے ہاتھ کا تعینِ ذاتی کبھی نہیں بدلتا: نہ ایک انگلی زیادہ ہوئی نہ کم، نہ ایک ناخن زیادہ ہوا نہ کم، نہ ہتھیلی میں کا ایک خط کم ہوا۔
بہر حال ذاتِ وجود میں کثرت کو گنجائش نہیں اور کلیت کو رسائی نہیں۔ ہاں موجودِ اعتباری کلی ہوتا ہے، جو ماہیت اور نسبت الی الوجود کا نام ہے، نہ کہ وہ خود حقیقی وجود ہے۔ یہ ماہیات و حقائق جن کا وجودِ خارجی نہیں، ان کے احکام نفس الامری و واقعی نہیں۔ آخر وہ ہیں کیا؟
حضرت شیخِ اکبر محی الدین ابن العربی کے پاس خارج و نفس الامر میں وجود کے سوائے کوئی موجود نہیں۔ وجودِ حقیقی خود موجود ہے۔ وہ وجودِ حقیقی واجب تعالیٰ کا عینِ ذات ہے۔ وجودِ حقیقی کے لوازم، صفاتِ حقیقیہ — حیات، علم، سمع، بصر، قدرت، ارادہ، کلام ہیں۔ کوئی مفہوم، کوئی لفظ، کوئی حقیقت، کوئی ماہیت ایسی نہیں جو حق تعالیٰ کو معلوم نہ ہو۔ ان معلوماتِ الٰہیہ کو اعیانِ ثابتہ، حقائقِ اشیاء، صورِ علمیہ کہتے ہیں۔
پھر جہاں خدائے تعالیٰ قدیم ہے، اس کے صفات بھی قدیم ہیں۔ یہ صفات منشا کے اعتبار سے عینِ ذات ہیں اور انتزاع کے لحاظ سے غیرِ ذات یعنی خارج ہیں۔ ذاتِ حق کے سوائے کوئی شئے موجود نہیں، ورنہ استکمال بالغیر لازم آئے گا، جو ممکن کا خاصہ ہے۔ علم چونکہ بغیر معلوم کے نہیں ہو سکتا...
کیونکہ وہ عالم و معلوم کے درمیان ایک نسبت ہے۔ اس لئے معلوماتِ الہیہ بھی قدیم ہیں۔ نیز اگر معلوماتِ الہیہ مخلوق ہوں تو تحتِ «کُن» ہوں گے یعنے تحتِ کلام ہوں گے ظاہر ہے کہ کلام کے لئے ارادہ ضرور ہے۔ ارادے کے لئے قدرت۔ قدرت کے لئے علم۔ پس علم کے لئے علم لازم آئیگا۔
واضح ہو کہ معلوماتِ الہیہ کئی قسم کے ہیں۔ ایک وہ جن پر اسماء کے متعلق ہونے اور ان کا ان پر پرتو پڑنے سے انکے آثارِ طبیعیہ و اقتضاءاتِ جبلیہ نمایاں ہو سکیں۔ ایسے معلومات کو ممکن کہتے ہیں۔ اور ان کو وجودِ خارجی سے کوئی تعاند و تضاد نہیں۔ جب وجودِ واجب اسماءِ الہیہ سے ملتے ہیں تو ان سے آثار کا نمایاں ہونا ضرور ہے۔ لہٰذا وہ اس وقت واجب بالغیر ہو جاتے ہیں۔ دوم ایسے معلومات جو مفہوم بالمصداق، عنوان بالمعنون اور وجود سے فساد اور اسماءِ الہیہ سے جو متحد بذاتِ حق ہیں مبانیت رکھتے ہیں۔ ایسے مفہومات و معلومات ناقابلِ وجود ہوتے ہیں ممتنع و محال کہلاتے ہیں۔
واضح ہو کہ شیخِ اکبر انتزاعات کے وجودِ علمی و ذہنی کو ثبوت کہتے ہیں اور وجودِ خارجی کو وجود۔ شیخِ اکبر فرماتے ہیں کہ اعیانِ ثابتہ نے وجود کی بو تک نہیں سونگھی یعنے موجود فی الخارج نہیں۔ ان کو صرف وجودِ علمی ہے۔
حضرت مجدد شیخ سرہندی فرماتے ہیں کہ حقائقِ ممکنات اعدام ہیں جو اسماءِ الہیہ کے مقابل ہیں۔ مثلاً وجود کے مقابل عدم، علم کے مقابل
جہل، قدرت کے مقابل عجز۔ ان اعدام پر اسماءِ الہیہ کا ظل پڑتا ہے تو وہ ظاہر ہو جاتے ہیں مثلاً قمر فی نفسہ تاریک و مظلم ہے۔ اس پر پرتوِ شمس پڑتا ہے تو وہ بھی روشن ہو جاتا ہے۔ یعنی ممکن کی کوئی صفت اصلی نہیں۔ خدائے تعالیٰ کی صفات اس سے نمایاں اور ظاہر ہوتے ہیں۔
حضرت شیخ مجدد کے اس قول پر غور کرو کہ آپ عدم سے مراد سلبِ بسیط لیتے ہیں؟ ہرگز نہیں کیونکہ سلبِ بسیط ہے کب کہ اسماءِ الہیہ کا پرتو پڑے، کیا ثبوت ہے؟ شَيْءٌ فَرْعُ ثُبُوتِ الْمُثْبَتِ لَهُ بد یہی قضیہ نہیں ہے کیونکہ عدم ثابت ہے تو اس کا قیام کس پر ہے ضرور وجودِ حقیقی پر ہے۔ کیا حضرت مجدد یہ خیال کر سکتے ہیں کہ یہ اعدام خدائے تعالیٰ کو معلوم نہیں؟ ہرگز نہیں «لَا يَعْزُبُ عَنْهُ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاوَاتِ وَلَا فِي الْأَرْضِ»۔
پس حقائقِ ممکنات معلوماتِ الہیہ غیر موجود فی الخارج ہوتے ہیں۔ اور یہی دونوں شیوخ کا متفق علیہ امر ہے پس اس سے ثابت ہو گیا کہ دونوں شیوخ میں کوئی مخالفت ہی نہیں جیسا کہ عام لوگوں نے سمجھ رکھا ہے وللہ الحمد۔
جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ اعیانِ ثابتہ معلوماتِ الہیہ ہیں اور یہ کہ وہ موجود فی الخارج نہیں اور خارج میں سوائے ذاتِ حق کے کوئی نہیں تو دو امر تحقیق طلب ہونگے۔ اول اعیانِ ثابتہ کا مجعول و مخلوق ہونا۔ دوم ان پر احکامِ خارجیہ کے مرتب ہونے کی کیفیت۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اعیانِ ثابتہ پر آثار مرتب ہونے کے لئے صرف معلومِ واجب تعالیٰ
ہونا کافی نہیں بلکہ ان حقائق و اعیان سے اسماءِ الہیہ کو نسبت ہو جائے اور اسماءِ الہیہ ان حقائق کے اقتضاء کے مطابق نمایاں اور تعین و تشخص اختیار کریں تو اعیان سے آثار ظاہر ہوں گے۔ جیسا عناصر مثلاً تحتِ حقیقتِ شجر تعین اختیار کرتے ہیں تو ان پر احکامِ اشجار مرتب ہوتے ہیں۔ جس طرح کہ شجر میں عناصر چھپ جاتے ہیں اسی طرح آپ ہم میں اسماءِ الہیہ مخفی ہو گئے ہیں اور جس طرح خارج میں عناصر ہیں اور شجر اعتباری و واقعی اور علمی شئے ہے اسی طرح خارج میں اسماءِ الہیہ ہیں آپ ہم اعتباری و علمی ہیں، اور جس طرح عناصر بھی اعتباری و علمی امور ہیں اور خارج میں صرف مادہ ہے اسی طرح اسماء بھی اعتباری و علمی امور ہیں اور خارج میں صرف ذاتِ حق ہے۔
جس طرح کہ حکماء کے پاس مادہ قدیم اور اس پر وارد ہونے والے صور حادث ہیں، اسی طرح ذاتِ حق قدیم اور ہم حادث ہیں۔ جس طرح شیر گائے کو کھا جاتا ہے حالانکہ شیر اور گائے دونوں عناصر یا مادہ کے تعینات ہیں، اسی طرح مخلوقات کو ثواب و عذاب و رحمت ہوتی ہے اور جس طرح مادہ حکماء کے پاس عالمِ عناصر، پھر عالمِ جمادات، پھر عالمِ نباتات، پھر عالمِ حیوانات، پھر عالمِ انسان میں پہنچا ہے، اسی طرح عینِ ثابتہ یا حقیقتِ ممکن، علمِ الہی سے عالمِ ملکوت، عالمِ مثال، پھر عالمِ ناسوت یا عالمِ ملک و شہادت کو پہنچتے ہیں۔ کیا یہ عوالم خارج میں نہیں؟ عوالم اور عوالم میں جو کچھ ہے سب حقیقتاً علمِ الہی میں ہیں۔ مگر ان کو موجود فی الخارج اسماء بلکہ ذاتِ حق سے جو موجود فی الخارج ہے ایک
قسم کا ربط ہو گیا ہے۔ اس لئے ان کو بھی موجود فی الخارج کہتے ہیں۔ کیا میں حقیقتاً موجود فی الخارج نہیں ہوں؟ کیا میں ارد گرد کی چیزیں نہیں دیکھتا؟ ارد گرد کی چیزیں تمہارے علم و خیال سے خارج ہیں اسلئے کہ موجود فی الخارج ہیں مگر تم اور تمہارے ارد گرد کی جو کچھ چیزیں ہیں سب علمِ الہی میں ہیں۔ بلکہ علمِ الہی کے ایک کھیل کا نام عالم ہے۔
ایک امر قابلِ توجہ ہے بدنِ انسانی پر غور کرو اس میں آنکھ، ناک، منہ، زبان، ہاتھ، پاؤں وغیرہ کتنے اعضاءِ ظاہری ہیں، اور دل، دماغ، جگر، معدہ وغیرہ کتنے اجزاءِ باطنی ہیں۔ کیا آنکھ اچھی ہے یا کان؟ ظاہر ہے کہ آنکھ اچھی ہے اگر آنکھ نہ ہو تو دنیا اندھیر ہو۔ علم کا بہت بڑا رستہ بند ہو۔ دل اچھا ہے۔ یا جگر کے گوشت کا ٹکڑا؟ ظاہر ہے کہ دل بادشاہ ہے ایک منٹ کے لئے وہ اپنا فعل چھوڑ دے تو جان نکل جائے۔ ہم تم راہیِ ملکِ بقا ہو جائیں مگر کوئی نظامِ بدنِ انسانی پر غور کر کے کہے کہ ہر چیز اس کے اعتبار سے نہایت ضروری ہے یا نہیں۔ دیکھو تمام اعضاء میں کیسا باہمی ارتباط ہے۔ اگر ایک عضو نہ رہے یا اس کا فعل خراب ہو جائے تو سارے بدن کا انتظام بگڑ جائے۔ دوسرے دور دور کے اعضاء بغیر متاثر ہوئے نہ رہیں۔ کیا سخت تکلیف ہو ؎
چو عضوے بدرد آورد روزگار❖دگر عضوها را نماند قرار
اگر پیشاب بند ہو جائے۔ یا پاخانہ نہ آئے۔ تو دیکھو کیا بے قراری ہوتی ہے۔ کیسے طبیعت بگڑتی ہے جو اعضاء ناپاک اور جن اعضاء کا نام لینا تک مکروہ سمجھا جاتا تھا۔ ان میں سلائی کرنے، حقنہ دینے کے لئے
سینکڑوں روپے خرچ کرنے پڑیں گے۔ اسی طرح نظامِ تمدن میں علماء و فضلاء، وزراء، امراء، شاہ و گدا سب کی ضرورت ہے۔ دیکھو خاکروب (مہتر یا بھنگی) ایکا کر کے میلہ اٹھانا چھوڑ دیتے ہیں تو سارے شہر کے گھر متعفن و غلیظ ہو جاتے ہیں، سب کی صحتوں پر کیسا برا اثر پڑتا ہے، دیکھو خاکروب اور اس کا پیشہ بھی نظامِ تمدن میں کتنی اہمیت رکھتا ہے؟ اسی طرح وجود کے تمام ظہورات فی حد ذاتہ اچھے ہیں۔ نظامِ کلی کے اعتبار سے ہر شئی اپنے مقام میں اچھی اور خیر ہے۔
فرض کرو کہ شیر گائے کو کھا جائے یا بھیڑ یا بکری، تو چونکہ گائے بکری کو شیر اور بھیڑیئے کا کھا جانا ان کا مقتضائے طبیعت ہے، اس لئے شیر یا بھیڑیئے کی طبیعت کے لحاظ سے ہرگز برا نہیں۔ اور اگر گائے بکری کا مالک اس شیر یا بھیڑیئے کو گولی مار دے تو وہ بھی برا نہیں ہے، کیونکہ انسان کو اپنی جان و مال کی حفاظت میں اسلحہ کا استعمال کرنا اس کی عقل کا اقتضاء ہے لہٰذا وہ بھی اچھا ہے۔ پھر وہ اگر حدودِ ممنوعہ شکارگاہِ سرکاری کا واقعہ ہے تو مہتممِ شکارگاہ کا اس چلانے والے پر مقدمہ چلانا بھی جو قانونِ شکارگاہ کا مقتضیٰ ہے اچھا ہے اور اعلیٰ حضرت شیر کے آبادی سے قریب آنے کے خطرے کو ملاحظہ فرما کر معاف کر دیں جو ان کے مرحمت و معدلت کا مقتضاء ہے تو وہ بھی اچھا ہے غرض کہ ہر شئے کا کمال اس کے اقتضاءاتِ طبیعیہ میں ہے۔
یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ شیر گائے کو کھا جائے تو یہ فعل شیر کا سمجھا جائے گا
یا عناصر یا مادے یا وجود کا؟ کیونکہ شیر کی طبیعت اس کی مقتضی ہے۔ لہٰذا وہ اسی پر منحصر رہے گا اور اس کی خیریت یا شریت اس کی طرف منسوب ہو گی نہ کہ اس کے ارکانِ اربعہ یا عناصر یا مادے یا وجود کی طرف۔ ہر چند منشاءِ جزئیات کا کلیات اور کلیات کا وجود ہے اس سے معلوم ہو گیا کہ فعل کا کاسب بندہ ہے اور خالق حق تعالیٰ۔ بندے کے فعل کی شریت خالق کو نہ پہنچے گی کیونکہ خالق کا فعل اعطاءِ وجود اور نظامِ کلی اور مصلحتِ عامۂ عالم کے اعتبار سے ہے اور اس اعتبار میں خیرِ محض اور کمال ہی کمال ہے۔ اس امر پر بھی توجہ کرو کہ ایک ممکن جو باطل اور معدوم بالذات ہے وہ دوسرے ممکن کو کیونکر وجود دے سکتا ہے۔ ایک محتاج دوسرے محتاج کی کیا مدد کر سکتا ہے۔ ایک مفلس دوسرے مفلس کو کیا عطا کر سکتا ہے ؎
❖خفته را خفته کے کند بیدار۔❖
حدیث نبوی ﷺ
پس خالقِ صغیر و کبیر و نقیر و قطمیر وہی عزیز و قدیر ہے «وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللهِ تَعَالَىٰ»۔
آیتِ قرآنی
بندہ اور بندے کے تمام افعال کا خلاق حق تعالیٰ ہے۔ «خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ»۔
یہ خیریت و شریت ہمارے لحاظ سے ہے جو جانبِ امکان کا تقاضا ہے۔ مگر خوب سمجھو جو ہمارے اعتبار سے شر ہے وہی خدائے تعالیٰ کے اعتبار سے خیر۔ پس کسبِ خیر و شر دونوں ہو سکتا ہے اور خلق صرف خیر۔ حاصل یہ کہ بھلائی برائی نیکی و بدی اور خیر و شر تین قسم کے ہوتے ہیں:
اوّل خیر و شرِّ اضافی۔ یعنے بعض اشیاء کا بعض اشیاء کے اعتبار سے اچھا برا ہونا۔ ایسا خیر و شر ناقابلِ التفات ہے۔ دوم خیرِ کثیر شرِّ کثیر یعنے جس میں فائدہ زیادہ ہو یا نقصان زیادہ۔ خیرِ کثیر واجب الاختیار اور کرنے کے قابل ہے اور شرِّ کثیر واجب الترک اور چھوڑنے کے لائق ہے۔ اسی اصول پر قوانینِ سلطنت و نوامیسِ شریعت کی بنیاد ہے۔ سوم خیرِ محض یعنے بالکل بھلائی اور شرِّ محض یعنے بالکل برائی۔ نظامِ کلّی مصلحتِ عامّہ کے لحاظ سے ہر شئے موجود ہے اپنے مقام پر اچھی ہے۔ تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ مرجعِ خیر وجود ہے اور مرجعِ شر عدم۔ اعتبارِ خیرِ محض واجب الاعتقاد ہے اور اسی پر تصوف کی بنیاد ہے۔
یہ امر بھی قابلِ توجہ و اعتبار ہے کہ حقیقتِ ممکنہ یعنے عینِ ثابت معلومِ الہی صورتِ علمیہ جب ایک عالم میں پہنچتی ہے تو اس عالم کے اعتبار سے اس کی مناسبت سے، اس کے اقتضاءات بروئے کار اور نمایاں ہو جاتے ہیں۔ جب دوسرے عالم میں پہنچتی ہے تو یہی اقتضاءات دوسرے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں۔ اسی طرح عالم بعد عالم «لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ»۔
ذرا غور کرو ان اقتضاءات کا نمایاں کرنا۔ منصۂ ظہور پر جلوہ گر کرنا ظلم ہے یا عدل؟ مستحق کو اس کا حق دینا کیونکر ظلم ہو سکتا ہے۔ محض عدل اور عین حق رسانی ہے۔ ربّ العالمین جو کچھ کر رہا ہے اور جو عطا کر رہا ہے عین انصاف اور روحِ عدالت ہے۔ خدائے تعالیٰ کی قدرت جو چاہے کر سکتی ہے۔ اس پر کوئی شئی واجب نہیں «لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ»
«وَهُمْ يُسْأَلُونَ»۔ مگر حکمتِ بالغہ، قدرتِ تامہ کو اپنی طرف رجوع کر لیتی ہے۔ «تَنْزِيلٌ مِنْ عَزِيزٍ حَكِيمٍ»۔ «قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ»۔
صرف قدرت سے بحث کرنا اور حکمت کو نظر انداز کرنا خلافِ حکمت ہے ذرا آنکھ کھول کر دیکھو۔ کیا نظام اکمل ہے! کیا حکمت اشمل ہے! اگر اس کی حکمت ہماری سمجھ میں نہ آئے تو یہ ہماری کوتاہ نظری ہے وہ جیسا قدیر ہے حکیم بھی ہے خدائے تعالیٰ کی ہر ایک صفت ناقابلِ تعطل ہے۔ اس امر پر بھی خوب توجہ کرنی چاہیئے کہ حکمتِ بالغہ کے مطابق جس ترتیب سے جس صفت کا ظہور معین ہے وہی اس کا وقت ہے اپنے وقت پر کام نہ کرنا البتہ تعطل و بیکاری ہے دوسرے کے کام کے وقت کام نہ کرنا ہرگز تعطل و بیکاری نہیں اس امر کے لحاظ نہ کرنے سے بڑی بڑی غلطیاں ہوتی ہیں۔ پس خلق کے وقت اماتت کا متعلق نہ ہونا اس کا تعطل نہیں اماتت کے وقت اماتت کا نہ ہونا تعطل و بیکاری ہے۔ مگر خدائے تعالیٰ ایسا ہرگز نہیں کرتا اس کا ہر فعل محض خیر۔ عین حکمت۔ سراپا رحمت ہے «الْحَمْدُ لِلَّهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ»۔
ایک امر اور قابلِ توجہ ہے۔ اسماءِ الہیہ اور اعیانِ ثابتہ ذاتِ حق سے پیدا ہوتے ہیں۔ اس کو فیضِ اقدس اور ثبوت کہتے ہیں۔ اعیانِ ثابتہ کو اسماءِ الہیہ سے ربط پیدا ہوا تو اعیان پر آثارِ خارجیہ مرتب ہونے لگے اس کو فیضِ مقدس اور وجود کہتے ہیں ایک امر اور قابلِ توجہ ہے۔ اسماءِ الہیہ ظلِّ ذاتِ حق ہیں۔ اعیان ظلِّ اسماء ہیں۔ ارواح ظلِّ اعیان ہیں۔ اور
اعیانِ خارجیہ یعنے موجوداتِ عالمِ شہادت ظلِّ ارواح ہیں۔ ایک امر اور قابلِ توجہ ہے۔ ہر ایک عین اور عبد مظہرِ اسمِ الہی ہے اور اسمِ الہی ربّ و مظہر۔ اسماءِ الہیہ ظہور کے لئے اپنے مظاہر یعنے اعیان کو ڈھونڈتے ہیں۔ یہ بات ظاہر ہے کہ خلق اور ربوبیت اور اماتت کا مثلاً ظہور ایک ہی وقت ایک ہی چیز پر نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا اسمِ مقسط بمددِ اسمِ حکیم ان اسماء کو ترتیب دیتا ہے۔ یہ ترتیب علمِ الہی میں ہے اور یہ ”قدر“ ہے اور اسی ترتیبِ مقدرہ کے موافق عام موجوداتِ خارجیہ کا ظہور ہوتا ہے اور یہ ”قضا“ ہے۔
علمِ الہی سے عالمِ مثال میں بعض دفعہ ایک شئی کے وجود کی موقوف علیہ تمام چیزیں ظاہر نہیں ہوتی ہیں۔ اور یہ ”قضائے معلّق“ ہے۔ اگر متمم آ جاتا ہے تو وہ شئی موجود ہو جاتی ہے۔ اگر مانع آ جاتا ہے تو وہ شئی موجود نہیں ہوتی۔ اس وقت کہا جاتا ہے قضائے معلّق ”مبرم“ ہو گئی۔ «يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ»۔
اعیان کے ظہورِ خارجی کے تقدم و تاخر کا معیار زمان ہے۔ موجودات کے خارج میں پیدا ہونے کے بعد ایک موجودِ خارجی کی جگہ دوسرا موجودِ خارجی تو نہیں ہو سکتا۔ لہٰذا عالم میں ایک وسعت و قسمت و کشادگی ہے اور یہی مکان ہے۔ مسائل چھڑتے چلے جا رہے ہیں اور مضمون طول طویل ہوتا جا رہا ہے لہٰذا چند اہم امور کے متعلق کچھ بحث کر کے ختم کر دیتا ہوں۔
جس نے یہ کہا کہ ذات و وجودِ واجب اور ذات و وجود جدا جدا ہیں سچ کہا۔ کیونکہ وجود سے ظہور اور مرجعِ آثارِ خارجی وجودِ لغیرہ مراد لیتا ہے۔
کیونکہ ظاہر ہے کہ میں اپنے بچوں سے پہلے پیدا ہوا ہوں۔ میری ذات اور میرے بچوں کی ذاتوں پر جدا جدا آثار مرتب ہو رہے ہیں۔ میں بڑا ہوں وہ چھوٹے ہیں، میں باپ ہوں وہ میری اولاد ہیں۔ تو ممکن کا بالغیر وجود اور باطل ذات اور واجب کا بالذات وجود اور ذاتِ حقہ کیونکر ایک ہو سکتے ہیں؟
جس نے یہ کہا کہ ذاتِ واجب و ذاتِ ممکن دو جدا جدا امور ہیں اور وجود ایک ہے۔ اس نے بھی سچ کہا۔ کیونکہ وہ مرجعِ محامد کو ذاتِ حق اور مرجعِ نقائص کو ذاتِ ممکن سمجھتا ہے اور وجود سے وجودِ حقیقی مراد لیتا ہے، اس پر بھی کوئی غبار نہیں۔
جس نے یہ کہا کہ ایک ہی ذات ہے اور ایک ہی وجود، وہ وجودِ بالذات یا استقلال کی طرف توجہ کرتا ہے۔ کیونکہ وجودِ حقیقی ناقابلِ تکثر ہے۔ وہی ذات ہے، وہی وجود ہے، وہی موجود ہے۔ وہی سب کچھ ہے۔ نہ اس کا کوئی شریک ہے، نہ ضد، نہ ند۔
جس نے یہ کہا کہ اعیانِ ثابتہ علماً و خارجاً مجعول ہیں۔ وہ سچ کہتا ہے، جعل کے معنی احتیاج کے لیتا ہے، اعیان وجودِ علمی و خارجی دونوں میں واجب کے محتاج ہیں۔ علم اور معلومات جو علم میں ہیں ضرور عالم کے محتاج اور اس سے قائم ہیں۔
جس نے یہ کہا کہ اعیانِ ثابتہ علماً مجعول نہیں صرف خارجاً مجعول ہیں وہ امرِ «کُن» کے بعد مرتبہ خلق کو سمجھتا ہے یعنے موجود فی الخارج ہونے کے لئے امرِ الہی ضرور ہے اور علمِ الہی امرِ الہی کا محتاج نہیں، پس اس معنے کے نظر کرتے اعیان علماً مجعول نہیں۔ وجوداً خارجاً مجعول ہیں۔
جس نے یہ کہا کہ اعیان مطلقاً مجعول نہیں۔ وہ بھی کب غلط کہتا ہے، اس کا مقصد یہ ہے کہ اعیان فی حد ذاتہا
باطلہ اور فی نفسہا معدوم ہیں وہ کبھی موجودِ حقیقی نہیں ہو سکتے۔ اس خیال کے مطابق نہ خدا کا شریک پیدا ہو سکتا ہے نہ ممکن بذاتہ موجود ہو سکتا ہے، ممکن نے حالِ وجود میں بھی اپنی عدمیتِ اصلی سے کب باہر قدم رکھا، ورنہ انقلابِ حقائق لازم آئیگا۔
جس نے یہ کہا کہ وجود عینِ ذاتِ واجب اور غیرِ ذاتِ ممکن ہے ممکن کو اس کی علتِ وجود کی طرف نسبت کرنے کا نام وجودِ ممکن ہے جس کو وہ حیثیتِ تعلیلیہ کہتا ہے تو اس نے بھی سچ کہا اور اس پر بھی کوئی اعتراض نہیں۔
جو جعلِ بسیط کے قائل ہیں وہ عین کے ظہورِ علمی اور فیضِ اقدس کی طرف توجہ کرتے ہیں۔ جو جعلِ مرکب کے مدعی ہیں ان کی نظر عین کے وجودِ حقیقی و اسمِ الہی سے ربط اور فیضِ مقدس کی طرف ہے۔
غلط فہمی نے جنگ و جدل کا بازار گرم کر دیا ہے۔ اور دوسرے کے اصل مقصد پر عدمِ توجہ نے نزاعِ لفظی کا فتحِ باب کیا۔ میرے خیال میں معنے سب کا ایک ہے اور تعبیریں جدا جدا ع
❖جنگِ ہفتاد و دو ملت ہمہ را عذر بنہ❖
اللهم ارنا حقائق الاشياء كما هي۔ توفنا مسلمين والحقنا بالصالحين بجاه حبيبك سيد الاولين والاخرين۔ لا اله الا الله محمد رسول الله۔ الله۔ الله۔ الله
اے حق! اے غیبِ مطلق! اے اولِ لا بدایت! اے آخرِ لا نہایت! اے نورٌ على نور! اے عین الکافور! تو وجود ہے۔ تو بالذات موجود ہے۔ تو علم و عالم و معلوم اور شہود و شاہد و مشہود ہے۔ تیری ساحتِ عظمت میں کیا مقدور کہ غیریت کی رسائی ہو۔ «كَانَ اللهُ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ» یا کسی مظہر کی قدم فرسائی ہو۔
آیتِ قرآنی
«إِنَّ اللهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ» یہاں امکان کو کہاں امکان کہ تجھ سے آشنا ہو «وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا» یہاں اعتبارِ معتبر ناشاد و نامراد بلکہ تباہ و برباد ہے «وَيُحَذِّرُكُمُ اللهُ نَفْسَهُ وَاللهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ» حجرِ بحت یہی ہے۔ مقامِ حیرت یہی ہے کمالِ اخلاص «نَفْيُ الصِّفَاتِ عَنْهُ» (علیؓ) اسی مرتبہ سے خبر ہے۔ وراء
دریائے وجود میں حبِّ ذاتی کا جوش پیدا ہوتا ہے کُنْتُ كَنْزًا مَخْفِيًّا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُعْرَفَ متضاد قیود۔ اور مختلف اعتبارات کی موجیں اٹھ اٹھ کر استعدادِ تام و قابلیتِ مالا کلام کا ثبوت دیتی ہیں، «وَعِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ»۔
وہ اپنے آپ کو غیریتِ اعتباری کے مرآت میں ملاحظہ فرماتا ہے تو کمالِ جلا یعنے خود نمائی اور کمالِ استجلا یعنے خود بینی کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔
اعتباریت، غیریت، اسماء و صفات کا پردہ منہ پر ڈال کر نمایاں ہوتا گیا۔ صفتۂ نمایاں ہوتا گیا تو ذاتاً پنہاں ہوتا گیا۔ حسرت
بے پردہ وہ پنہاں ہے پردے میں نمایاں ہے❖پیدائی ہے پنہانی، پنہانی ہے پیدائی
ظاہر باطن کا عاشق بنا اور باطن ظاہر کا معشوق۔ خوب سمجھ رکھو کہ جس کی چشمِ بصیرت سے جس قدر حجابِ اعتبارات
دور ہوں گے اسی قدر اس کو قربِ محبوب ہو گا، بلکہ وہ خود بھی محبوب ہو گا «يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ»۔ اس مرتبے کو بعض لوگ حقیقتِ محمدی کہتے ہیں۔
یہ لحاظ لا بشرطِ غیر کا ہے اور اس کے دو اعتبار ہیں احدية، واحدية۔
اَحديَت: اس اعتبار میں تنزیہ و تجرید ہر قید کو شکستہ اور ہر بند کو گسستہ کر دیتی ہے «تَعَالَى اللهُ عَمَّا يَصِفُونَ»۔ مقال اس کے بیان سے بیکار ہے۔ خیال اس کے لحاظ سے ناچار۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ»۔ (حسرت)
ہم تم سے کسی بات میں دعویٰ نہیں کرتے❖تم سا نہیں دنیا میں جو کچھ ہو سو تمہیں ہو
یہ بشرطِ لاغیر کا لحاظ ہے احدیت کو واحدیت کے لحاظ سے اولیت، بطون، ازلیت لازم ہے، گو ملحوظ نہیں۔ «هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ»۔
واحِديَت: اس اعتبار میں تمام تعینات کے عروض کا لحاظ ہے خواہ فعلی ہوں یا انفعالی، موثر ہوں یا متاثر، وجوبی ہوں یا امکانی، الوہیتی ہوں یا عبودیتی۔ یہ مرآتِ حضرتین ہیں۔ یہ مَفرَجُ البَحرَينِ ہے۔ یہ بشرطِ غیر کا اعتبار ہے اس کو نفسِ رحمن، علَم الاسماء، بعض حقیقتِ انسانی یا حقیقتِ محمدی بھی کہتے ہیں، اس مرتبہ کے دو ظہور ہیں الوہیت، عبودیت۔
تقدیر بیک ناقہ نشانید دو محمل❖لیلائے حدوثِ تو و سلمائے قدم را (عرفی)
الُوہِیَّت: یہ مرتبہ تمام تعیناتِ فعلیہ کی احدیت اور تمام قوائے موثرہ کا اجمال ہے۔ یہ منبعِ جمیع صفاتِ کمالیہ ہے۔ یہ مرکزِ سماتِ جمالیہ و جلالیہ ہے۔ رب و عبد اس مرتبے میں ایک دوسرے سے جدا ہو جاتے ہیں۔ ایک طرف ناز ہے تو ایک طرف نیاز ہے، ایک جانب ساز ہے تو ایک جانب گداز ہے، ایک طرف کمالِ استغناء ہے تو ایک جانب احتیاج۔ «اللهُ لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ»۔
مَرْتَبَۂِ رَابِعَہ
اَسْمَاء وَ صِفَات: واضح ہو کہ ذات مرجعِ صفات کو کہتے ہیں۔ صفت وہ غیر مستقل شئے ہے جو کسی مستقل شئے کی محتاج ہوتی ہے۔ اسم ذات مع صفت کو کہتے ہیں۔ زید ذات ہے، علم صفت ہے، عالم اسم ہے۔ پس وجود ذات ہے اور الوہیت صفت ہے اور الٰہ یا اللہ اسم ہے اور لفظِ اللہ یا الٰہ اسمِ اسم ہے۔ اس سے ظاہر ہو گیا کہ اسم عینِ مسمّٰی ہے نہ کہ اسمِ اسم۔
صفات نہ عین ہیں نہ غیر: جب ہم خدائے تعالیٰ کو موجود کہتے ہیں تو وجود کو اس پر حمل کرتے ہیں اور وجود کی اسناد اس کی طرف کرتے ہیں، ظاہر ہے کہ مفہومِ خدائے تعالیٰ اور مفہومِ وجود ہمارے ذہن میں
ہیں - ذہن میں جو وجود خدائے تعالیٰ سے جدا ہوا ہے اس کو کونِ دھول کہتے ہیں اور خارج میں سوائے ذاتِ خدا کے کوئی اور شئے نہیں۔ یہی ذات ما بہ الموجود یہ ہے یعنی علم و ذہن میں دو چیزیں ہیں اور خارج میں صرف ایک چیز کیونکہ وجود اگر خارج میں ہو یا زائد بر ذات ہو تو۔ وجودِ وجود یا ایک شئے کا وجود سے موجود ہونا یا تسلسل لازم آئیگا۔ بہرحال منشاء و خارج میں وجود عینِ ذات ہے اور ذہن و علم میں بعدِ انتزاع اور سمجھنے کے غیرِ ذات ہے۔
یہی حال اسماء و صفاتِ حق کا ہے کہ خارج میں ذات پر زائد نہیں۔ یعنے صفات خارج میں عینِ ذاتِ حق ہیں اور ذہن و علم میں غیرِ ذات۔ اور صفات باہم بھی علم ہی میں ایک دوسرے سے جدا اور غیر ہیں۔ پس صفاتِ حق لا عین ولا غیر ہیں۔
دیکھو منطقی لکھتے ہیں۔ خارج میں صرف زید ہے اور ذہنِ انسانی اس کی تحلیل کر کے ناطق، متحرک بالارادہ، حسّاس، نامی، قابلِ ابعادِ ثلاثہ وغیرہ متعدد امور کو سمجھتا ہے۔ حالانکہ منشاء و خارج میں ان سب کا وجود عینِ ذاتِ زید ہے۔ کیونکہ خارج میں جنس، فصل، شخص کا وجود ایک دوسرے سے ممتاز نہیں۔
نیز خارج میں اگر صفاتِ واجب عینِ ذات نہ ہوں بلکہ غیر ہوں تو واجب کا استکمال بالغیر لازم آتا ہے۔ کما قال سیدنا علیؓ «كَمَالُ الْإِخْلَاصِ نَفْيُ الصِّفَاتِ عَنْهُ» اس مقولہ شریف کے یہ معنے بھی ہیں
کہ سالک کو صفات پر نظر نہ رکھنی چاہیئے بلکہ ذاتِ محض قبلۂ ارادت رہنی چاہیئے۔
اَقْسَامِ اَسْمَاء
ہر چند کہ خدائے تعالیٰ «كُلَّ يَوْمٍ هُوَ فِي شَأْنٍ» ہے تاہم مرتبہ الوہیت کے لحاظ سے اس کے چند اصولی اسماء و صفات ہیں۔
صفات کی دو قسمیں ہیں: ایجابی، سلبی۔ سلبی: جس میں کسی نقص سے بری و پاک ہونے پر دلالت ہو جیسے غنی، قدوس، صمد۔ ایجابی: جس میں کسی کمال کے پائے جانے پر دلالت ہو۔ ایجابی کی دو قسمیں ہیں: حقیقی، اضافی۔ حقیقی: جس میں کسی غیر کی طرف نسبت اور اضافت کی ضرورت نہ ہو جیسے حیّ، حق۔ اضافی: جس میں غیر کا بھی لحاظ کرنا پڑتا ہے۔ اضافی کی دو قسمیں ہیں: اضافی محضہ، اضافی حقیقیہ یا حقیقی ذو الاضافہ۔ اضافی محضہ: جس میں ذات میں کوئی وصف قائم نہ ہو جیسے الاول، الآخر۔ حقیقی اضافی: جس میں ذات میں وصف ہو اور اس کو غیر سے بھی تعلق ہو جیسے علیم، سمیع، بصیر، مرید۔
نیز صفات کی تین قسمیں ہیں: اسمِ ذات، اسمِ صفت، اسمِ فعل۔ اسمِ ذات: جو ظہورِ ذات پر دلالت کرے جیسے حیّ، صمد، قدوس، نور، حق، اوّل، آخر، احد، واحد، ماجد۔ اسمِ صفت: جس میں ظہورِ وصف ہو جیسے علیم، سمیع
بصیر، قادر، مرید، کلیم۔ اسمِ فعل: جس میں وقوعِ فعل پر دلالت ہو جیسے خالق، رزّاق، مصوّر، رافع، خافض، معزّ، مذلّ۔
نیز صفات کی دو قسمیں ہیں امھات الصفات یا ائمہ سبعہ یا ان کے غیر۔ امھات الصفات جو تمام صفات کے موقوف علیہ ہیں جیسے حیاة، علم، سمع، بصر، قدرة، ارادہ، کلام۔ باقی صفات غیر امہات الصفات ہیں۔
نیز صفات کی دو قسمیں ہیں جلالی، جمالی۔ جلالی: جو قہر سے متعلق ہو جیسے قہّار، مذلّ، خافض، منتقم۔ جمالی: جو لطف سے متعلق ہو جیسے لطیف، رحمن، رحیم، کریم، جواد۔
یہ بات یاد رکھو کہ جمال جب کمال پر آتا ہے تو ناقابلِ برداشت ہو کر جلال ہو جاتا ہے جیسے بارش زیادہ ہوتی ہے تو تر قحط ہوتا ہے۔ نیز اس کا جلال بھی بے شبہ جمال سے خالی نہیں «وَلَكُمْ فِي الْقِصَاصِ حَيَاةٌ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ»۔
دو جفت اسماء کے لاہوتی کہلاتے ہیں۔ کوئی شئے ان سے خالی نہیں: الاول و الآخر اور الباطن و الظاہر۔ واضح ہو کہ ہر دو صفتوں کے درمیان ایک متوسط صفت پیدا ہوتی ہے۔ اسی طرح بعض اسماء بعض سے ملتے ہیں تو مجموعہ سے
مکرمی مولوی عبد القادر صاحب صوفی واعظ مسجد چوک نے شمس آباد میں حضرت منشی اسمعیل صاحب مرحوم کی فاتحہ کی اس میں علماء و مشائخ و دیگر احباب بھی مدعو تھے۔ میں بھی ان میں تھا۔ کھانے پر بیٹھکر مذاکرات علمیہ چلے 'میرے' دوستوں میں ایک مذاکرہ ناگوار حد تک پہنچ گیا۔
مسئلہ زیر بحث میں ایک حضرت کا خیال تھا کہ عالم اور اہل عالم خیالی و وہمی ہیں اور اس کا مخالف مشرک اور دور از توحید ہے۔ دوسرے حضرت کا ارشاد تھا کہ حقائق اشیا حق ہیں جو ان کو وہمی و خیالی کہتا ہے وہ ربقۂ اسلام سے خارج اور سوفسطائی کا ہم مذہب ہے اور اس کی ساری کوششیں تکلیفات شرعیہ سے بچنے اور زندقہ والحاد پھیلانے کی غرض سے ہیں۔
اسی مسئلہ کو حضرت امام الحقیقۃ خواجہ محمد باقی باللہ رحمتہ اللہ علیہ نے دو رباعیوں میں بیان فرمایا ہے۔ اور خود آپ نے ان کی شرح بھی کی اور اس کی شرح مقتدائے طریقت حضرت شیخ احمد سرہندی رحمتہ اللہ علیہ نے کی ہے جس میں چند اشکال وارد کئے ہیں۔
میں اس وقت ان اصحاب کے کلمات طیبات کو گونہ توضیح و تشریح سے لکھتا ہوں۔ اگر خدا نے چاہا تو اس سے زیادہ بسط و تفصیل سے
صفحہ 100 (اسکین 101.jpg)(Inquiry into the Existence of the Cosmos — The Quatrains of Khwajah Baqi Billah)
شروع کروں گا۔ تاہم اس مختصر مضمون سے بھی مسئلہ زیر بحث پر انشاء اللہ بخوبی روشنی پڑے گی:
گویند وجودِ کون کون است و حصول❖نورے بجز از کون نکردست قبول
والله کہ دریں پردہ لسان الغیب است❖بر طبق قواعد است و بر طبق اصول
دیگر:❖بشناس کہ کائنات در عدم اند
بل در عدم استاده ثابت قدم اند❖این کون معلق از خیال و وہم است
❖باقی ہمگی ظہورِ نورِ قدم است❖
خود جناب خواجہ فرماتے ہیں کہ ان رباعیوں سے امورِ ذیل ثابت ہوتے ہیں: کائنات کے لئے صرف ثبوتِ علمی ہے۔ اور وجودِ خارجی صرف رب العالمین کا ہے۔ ہمارے عقول ما سواء اللہ کی طرف کون و حصول کی جو نسبت کرتے ہیں، اور اشیاء کو خارج میں کائن و ثابت و موجود سمجھتے ہیں، یہ ہمارا مجرد وہم و پندار ہے۔ اس کی مثال ایسی ہے جیسے کسی ناقص العقل بچے نے آئینہ میں صورت کو منقش و مرتسم دیکھ کر یقین کیا کہ وہ صورت حقیقۃً آئینہ میں ہے۔ چونکہ وجودِ کائنات سوائے کون و حصول کے، جو ایک امرِ انتزاعی و اعتباری ہے، کوئی اور شے نہیں ہے۔ لہذا یہ تمام ماہیات جنہوں نے اس قدر رنگِ تعین قبول کیا ہے ان کا حصول سوائے علم کے کہیں نہیں۔ کیونکہ صفات و شیؤنِ واجب جل سلطانہ خارج میں عینِ ذات ہیں اور ذات اپنی اسی بے رنگی و بے چونی پر ہے۔ اگر علم و ذہن بارہا اور تمام و کمال معدوم ہوں تو ماہیات بھی اس کے ساتھ ساتھ مفقود ہوں گے۔
صفحہ 101 (اسکین 102.jpg)(Abstracted Becoming, Occurrence, and the Making of the Maker (Ja'l al-Ja'il))
پس متکلمین کا یہ کہنا کہ وجودِ کائنات کون و حصولِ انتزاعی ہے اور خارج میں موجود کوئی شئے نہیں، نفس الامری اور صحیح قول ہے۔ ہاں "کون" کو کونِ خارجی سمجھنا اور آثارِ خارجیہ کو اس پر مرتب کرنا، یہ وہم و خیال کا تصرف ہے۔
تحقیقِ بالا سے ثابت ہو گیا کہ ماہیات وجودِ علمی میں علم کے محتاج ہیں نہ کہ فاعل کے، گو کہ وہ فاعل موجب ہی ہو۔ اس سے یہ ثابت ہو گیا کہ شیخ صدر الملۃ والدین قدس سرہ کا قول کہ جعلِ جاعل کے معنیٰ موثر کی تاثیر وجودِ خارجی کے افاضہ اور اعطاء سے ہے اور نفسِ ماہیات مجعول نہیں، نہایت درست و اصیل قول ہے۔
مگر یہاں ایک بات قابلِ توجہ باقی ہے کہ کون و حصول خواہ جس مرتبہ میں ہو، معقولاتِ ثانیہ ہی سے ہو گا۔ پھر اس پر ترتبِ آثار کس طرح درست ہو گا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ کون و حصول کے معنیٰ وہ نسبت ہے جو ماہیت و صفتِ علم میں ہے بلکہ صفتِ علم ہی ہے۔ اسی طرح کونِ خارجی تعبیر ہے نسبتِ ماہیت سے ظاہرِ وجود کے ساتھ۔ چونکہ کون و وجود نسبتِ ماہیت ہے ظرفِ اتصاف میں، لہذا اس سر سے علماء واقف ہوتے تو وجود کو بالاتفاق مشترکِ معنوی کہتے۔
واضح ہو کہ ہماری اس تقریر سے ثابت ہو گیا کہ ماہیات میں جعل بطورِ ایجاب کے ہے۔ بیچارے حکماء نے خوب سمجھ لیا کہ وجودِ ممکن کا اصلی سبب علمِ واجب تعالیٰ ہے۔ مگر کلام شیخ محقق صدر الدین القونوی رحمۃ اللہ علیہ...
صفحہ 102 (اسکین 103.jpg)(The Objections of Sheikh Ahmad Sirhindi against the Doctrine of Unity of Existence)
...کے قول کی کیا تاویل ہے؟ کیونکہ ماہیات ان کے قول کے مطابق مطلقاً مجعول نہیں۔ اس کا جواب یہ ہے کہ شیخ مذکور مطلق جعل کی نفی نہیں کرتے، بلکہ عموماً متبادر الی الذہن جعل سے جو معنیٰ ہوتا ہے اس کی نفی کی ہے اور وہ یہ ہے کہ ایسا جعل درست نہیں جس میں قبولِ علمی کا توسط استناد الی الفاعل نہ ہو۔
اس پر آپ کے مرید حضرت شیخ احمد سرہندی رحمۃ اللہ علیہ نے حسبِ ذیل اشکال وارد کئے ہیں: اگر وجودِ عالم مجرد وہم و پندار ہو تو سفسطہ لازم آتا ہے، یعنی یہ مذہب سوفسطائیہ کا ہو جاتا ہے اور "حقائق الاشیاء حق" کا قضیہ جس پر تمام عقلاء کا اتفاق و اجماع ہے برباد ہوتا ہے۔ متکلمین نے وجود کو بمعنی کون و حصول و انتزاعی قرار دیا ہے تو اس سے غرض یہ ہے کہ وجودِ خارجی میں کسی ایسی شئے سے موصوف نہیں جس کو وجود کہتے ہیں، بلکہ وجود معقولاتِ ثانیہ سے ہے۔ نہ یہ کہ ممکن کا کوئی ثبوت و تحقیق نہیں مگر ایسے پندار و وہم میں جو مطابقِ واقع نہیں۔ متکلمین نے کئی جگہ اس امر کی تصریح کر دی ہے کہ شئے موجود خارج میں ہے اور وجودِ خارجی سے متصف ہے مگر خود وجود خارج میں نہیں۔ پس آپ متکلمین کے قول کو اس دعوے پر کس طرح حمل کر سکتے ہیں؟ کیونکہ یہ "تأويل العقول بما لا يرضى به قائله" ہے۔
خواجہ فرماتے ہیں کہ اس بیان سے ماہیات میں جعلِ جاعل بالایجاب ثابت ہوا، حالانکہ اس تقریر سے نفیِ جعل مطلقاً ثابت ہوتی ہے۔
صفحہ 103 (اسکین 104.jpg)(Continuation of Sirhindi's Objections — Volition versus Necessitation)
کیونکہ جعل سے مراد تاثیرِ موثر باعتبارِ وجودِ خارجی کے ہے اور یہاں وجودِ خارجی ہے ہی نہیں تو پھر جعل کیسا؟
خواجہ کے قول سے جعل بالایجاب ثابت بھی ہو تو منافیِ قول بالارادہ ہے۔ یعنے خدائے تعالیٰ کا ہر فعل بالارادہ ہونا چاہیئے نہ کہ بالایجاب۔
یہ بات ظاہر ہے کہ زندقہ و الحاد و سفسطہ یہ ہے کہ ماہیات رفعِ وہم سے مرتفع ہو جائیں اور اہل حق کی بھی یہ مراد نہیں ہو سکتی۔ بلکہ مذہبِ حق میں عالم وہم میں ہے اور یہ وہم صنعِ حق سے اس طرح اتقان سے ہے کہ ہر چند وہمِ واہمان مرتفع ہو، اس کے زوال کا احتمال نہیں۔ اور یہ قول خواجہ رحمۃ اللہ علیہ کے مخالف ہے، کیونکہ آپ فرماتے ہیں کہ اگر تمام علوم و اوہام معدوم ہو جائیں تو ماہیات بالکل مفقود ہو جائیں۔
نیز شئی یا موجود ہے یا معدوم اور یہ تقسیم حاصر ہے۔ پس اگر کوئی شئی علم و وہم میں ہو تو اس سے نفیِ وجود کیونکر ممکن ہے؟ اگر معدوم ہو تو اتقان کیونکر ہو سکتا ہے؟
خواجہ فرماتے ہیں کہ ماہیات وجودِ علمی میں علم کے محتاج ہیں نہ کہ فاعل کے۔ تحقیقِ سابق سے معلوم ہو گیا کہ ماہیات وجودِ علمی میں علم کے محتاج ہیں اور یہ معلوم نہ ہوا کہ ماہیات وجودِ علمی میں فاعل کے محتاج ہیں، خواہ وہ فاعل مختار ہو یا موجب۔ اس سے تو ماہیات کا فاعل کی طرف محتاج نہ ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ حضرت خواجہ کا مذہب مرضی و مختار نہ ہونا ظاہر ہوتا ہے۔ چنانچہ آپ حضرت شیخ صدر الدین قونوی کے قول سے تائید...
صفحہ 104 (اسکین 105.jpg)(Resolution of the Dispute — Pure Fabrication versus Abstracted Reality)
...لیتے ہیں جن کی رائے میں ماہیات مطلقاً مجعول نہیں۔ نہ علماً نہ خارجاً۔ اب یہاں دو باتیں ہیں جو قابلِ توجہ ہیں: اول: احتیاج الی الفاعل وجودِ خارجی میں ہوتی ہے نہ کہ وجودِ علمی میں۔ دوم: خارج میں ماہیات کا وجود ہے ہی نہیں۔ ان دونوں باتوں کے مجموعے سے احتیاجِ ممکن الی الواجب مرتفع ہو جاتی ہے اور صانع بیکار اور صانع معدوم!
اب میں امام الحقیقۃ حضرت خواجہ محمد باقی باللہ قدس سرہ کی رباعیوں کی شرح کرتا ہوں جس سے معلوم ہو گا کہ نزاع صرف لفظی ہے اور اس سے یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ حضرت خواجہ نے اس چھوٹی سی تقریر میں کس قدر تحقیقاتِ بلند و معارفِ ارجمند زیبِ تحریر کئے ہیں۔
واضح ہو کہ وہم و فرض و اعتبار کا لفظ دو معنوں میں مستعمل ہوتا ہے: اول: اختراعِ محض، یعنے بے سروپا، من گھڑت بات، جس کا منشاء کچھ بھی نہ ہو۔ جیسے انیابِ اغوال یعنے غولِ بیابانی کے دانت، اور گدھے کے سر کے سینگ، گھوڑے کے پر۔ دوم: ایسی شئی جو خارج میں مستقل وجود نہیں رکھتی مگر اس کا منشاء و منتزع عنہ ہوتا ہے، یعنے خارج میں ایک مستقل شئے ضرور ہوتی ہے جس سے اس غیر مستقل شئے کو انتزاع کرتے اور سمجھتے ہیں۔ جیسے ہم آسمان، زمین کو دیکھ کر فوقیت و تحتانیت کے معنی انتزاع کرتے ہیں اور آسمان کو اوپر اور زمین کو نیچے سمجھتے ہیں حالانکہ خارج میں صرف آسمان...
صفحہ 105 (اسکین 106.jpg)(The Distinction between Sophistry and Sufism — The Parallels of Space and Time)
...و زمین ہیں۔ مگر اس میں بھی کیا شک ہے کہ انھیں سے فوقیت و تحتانیت منتزع کی گئی ہیں۔ ایسی انتزاعی شئے کو بھی کبھی اعتباری و وہمی و خیالی کہہ دیتے ہیں۔ مگر ایسی شئے وہمی نفس الامری و واقعی کہلاتی ہے نہ وہمی اختراعی۔
ذرا غور کیجئے کہ دنیا میں کوئی ایک شخص بھی ہے جو دن کو روشن اور رات کو تاریک نہ سمجھتا ہو، یا آگ کو گرم اور برف کو سرد نہ سمجھتا ہو، یا باپ کو بیٹے سے چھوٹا اور جزء کو کل سے بڑا جانتا ہو؟ سوفسطائی نادان اور صوفیہ "أُولَئِكَ هُمُ الْفَلَاسِفَةُ حَقّاً" میں آسمان زمین کا فرق ہے! ہر چند کہ دونوں کہتے ہیں کہ وجودِ اشیاء وہمی و فرضی ہے مگر سوفسطائی کی نظر منشاء تک نہیں جاتی، لہذا وہ ہر شئے کو وہمی یعنے اختراعی سمجھتے ہیں، اور صوفی کی نظر منشاء سے نہیں ہٹتی لہذا ان کو وہمی یعنے انتزاعی کہتے ہیں۔ وہ زور شور سے گرج رہے ہیں: باقی ہمگی ظہورِ نورِ قدم است یہ اصل منشاء کو نہیں بتا رہے ہیں تو کیا بتا رہے ہیں؟ "أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلُ"
اس اختلاف کی نظیر یہ سمجھو کہ ہر ایک چھوٹا بڑا، جائے، جگہ، مکان سے ایک معنی سمجھتا ہے۔ اگر ایک بچے سے بھی پوچھو کہ تم کہاں ہو تو وہ جہاں ہے جواب میں کہہ دے گا۔ دیکھو "کہاں" مکان پر دلالت کرتا ہے اور بچہ اس کو سمجھتا ہے، مگر مکان کی تحقیق میں حکماء کا اس قدر اختلاف ہے کہ کوئی کہتا ہے سطحِ باطنِ حاوی ہے، کوئی کہتا ہے بعدِ مجرد ہے، کوئی کہتا ہے کہ بعدِ موہوم ہے۔ بھلا ان میں سے کوئی بھی ایسا شخص ہے جو نفسِ مکان کا انکار کرتا ہو؟ یا اس نظیر پر غور کرو کہ کب، جب، آج، کل، گذشتہ، آئندہ سب زمانہ...
صفحہ 106 (اسکین 107.jpg)(Direct Experiential Knowledge versus Analytical Conception — The Method of the Prophets)
...پر دلالت کرتے ہیں مگر تحقیقِ زمانہ میں کوئی کہتا ہے کہ وہ مقدارِ حرکت ہے، کوئی کہتا ہے حادث کی حادث سے نسبت ہے، بھلا کوئی بچہ بھی ایسا ہے جو "کب"، "جب" کے مفہوم سے انکار کرتا ہو؟
یا یوں سمجھو کہ جب آدمی آنکھ کھولتا ہے تو سامنے جو چیزیں رہتی ہیں، دیکھ لیتا ہے۔ مگر جب ابصار و نظر اور دیکھنے کی تحقیق ہوتی ہے تو کوئی کہتا ہے کہ آنکھ سے شعاعِ نور نکل کر ارب ہا ارب میل پر ثوابت تک پہنچ جاتی ہے، یا عکس آنکھ کے پردے پر پڑتا ہے، یا رائی و مرئی میں ربط و محاذات کے وقت ایک اشراقِ نوری پیدا ہوتا ہے۔ ان سب صورتوں میں حکماء کا کس قدر اختلاف ہے؟ مگر مکان، زمان، ابصار سے کون انکار کر سکتا ہے؟
یہ ہمیشہ یاد رکھو کہ علم بکنہ یعنے خود شئے کو جاننا اور اس کا مشاہدہ کرنا یقینی ہوتا ہے۔ اور علم بالکنہ یعنے حد و رسم سے، اجزاءِ ماہیت سے، تنقیحِ حقیقت سے کبھی کامل یقین نہیں ہوتا، تمام جھگڑے سب اسی میں ہیں۔ دیکھنے میں جھگڑا نہیں ہوتا دیکھنے کے سمجھنے میں ہوتا ہے۔ اس لئے انبیاء دیکھنا سکھاتے ہیں دیکھنے کے معنی میں بحث کرنا نہیں سکھاتے۔ بہرحال حقائقِ اشیاء کو وہمی فرضی پنداری حکمائے حقہ کہیں تو ان حقائق کے اصل وجود سے انکار نہیں نکلتا۔
صفحہ 107 (اسکین 108.jpg)(The Imaginal World — The Perfection of Poetry and Painting)
فاضل شاعر کون ہے؟ اور کامل مصور کون؟ کیا وہ شاعر جس کے الفاظ نامانوس و وحشی نہ ہوں؟ ان میں کسی قسم کی گرانی و تنافر نہ ہو، صیغہ صحیح ہو، ترکیب درست ہو، بندش چست ہو، وزن باقاعدہ و دلکش ہو، عیوبِ لفظی و معنوی سے پاک ہو، ہر کلام مقتضائے حال کے موافق ہو، الفاظ کا لباس معنیٰ کے تن میں پیوستہ، لفظ کان میں، معنیٰ دل میں گھسنے میں کوئی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ شاعر خود گداختہ ہو کر شعر کو گداختہ، اس کے اثر سے سامع کو گداختہ کرے۔
کیا وہ مصور جو جھاڑ پہاڑ، پھل پھول، آنکھ ناک، ہاتھ پاؤں، رنگ روپ، خردی و بزرگی، دوری و نزدیکی میں مناسبت قائم رکھے، روشن اور تاریک پہلو کو نمایاں کرے؟
بیشک ایسا شاعر بھی اچھا ہے اور ایسا مصور بھی اچھا۔ بھلا اچھے کو کون کہے گا برا؟ مگر ماہرین کی رائے میں وہ شاعر فاضل ہے جو فطرت کی زبان ہو، اور وہ مصور حاذق ہے جو قدرت کا ہاتھ ہو۔ ہر چیز کو جوں کا توں بتا دے، اچھے کو اچھا، برے کو بڑا، غیر مرئی معنیٰ کو مرئی صورت میں نمایاں کر دے، یعنے قلبی جذبات اور روحانی کیفیات کو مجسم بنا دے۔
صفحہ 108 (اسکین 109.jpg)(Categories of Imagination — Personal and Universal Cosmic Imagination)
اور شعر و تصویر سامع و ناظر پر پری بن کر اپنا سایہ ڈال دیں یا جن بن کر آسیب زدہ کر دیں، یا سحر بن کر اپنے زیرِ اثر کر لیں، یا اعجاز بن کر اپنا کلمہ پڑھائیں۔ غور کر کے دیکھو تو شعر و مصوری دونوں کا دار و مدار صحتِ خیال پر ہے۔ واقعے کے مشاہدے کے بعد جس قدر خیال واقعے کے مطابق ہو گا، اسی قدر شعر بھی صحیح ہو گا اور تصویر بھی درست۔ مشاہدہ تو ایک ثانیہ میں ختم ہو جاتا ہے، خوبی اخاذ یعنے لینے والے دل و دماغ کی ہے۔ واقعات تو سب کے سامنے ہوتے ہیں مگر دقیقہ سنج نظر کی ضرورت ہے، صادق تخیل کی حاجت ہے۔ بالجملہ خیال شعر و تصویر دونوں کی اصل ہے۔ جو کچھ خیال میں ہوتا ہے ان کو شاعر سنا دیتا ہے اور مصور دکھا دیتا ہے۔
خیال دو قسم کا ہوتا ہے: (۱) ہمارا شخصی خیال (۲) عالم کا کلی خیال۔ ہمارا شخصی خیال بھی دو قسم کا ہوتا ہے: اول کسی خارجی واقعے کو ظاہر کرنے والا، دوم من گھڑت اختراعی بغیر کسی واقعے کے۔ جو خیال واقعے کے مطابق ہو گا وہ صادق ہو گا۔ جو واقعے کے مطابق نہ ہو گا وہ کاذب ہو گا۔ جس جزو میں کمی زیادتی یا رد و بدل اور عدمِ مطابقت کا دخل ہو گا وہیں جھوٹ کا بھوت کودتا ہو گا۔
ہمارا خیال تو ظاہر ہے۔ عالم کا خیال کیا ہے؟ ذرا چشمِ بصیرت کھولو اور اس امر پر نظرِ تامل ڈالو۔ جب تم رات کو چراغ بجھا کر کمرے کا دروازہ بند کر کے بیوی بچوں کے ساتھ سو جاتے ہو تو کیا ہوتا ہے؟ ایک دوسری دنیا ہوتی ہے۔ تم ہوتے ہو۔ آفتابِ عالم تاب غروب ہو گیا ہے مگر تم روشنی...
صفحہ 109 (اسکین 110.jpg)(The Reality of the Dream World and the Chain from Volition to Movement)
...میں ہو۔ کمرے سے باہر قدم تک نہ دھرا اور کہاں سے کہاں جا پہنچے! سینکڑوں کوس پر دوستوں ہی سے نہیں ملے بلکہ ایسے محبوبوں کا بھی شرفِ زیارت نصیب ہو گیا جن کی یاد میں آنسو بن بن کر زمین پر بہتے تھے یا آہِ آتشیں بن کر ہوا میں اڑتے تھے۔
ہم کو، ہمارے بہت سے دوستوں کو اس بات کا تجربہ ہوا ہے کہ بہت سی باتیں قبل از وقوع خواب میں معلوم ہو گئیں۔ یا ایسے گذشتہ واقعات کا انکشاف ہو گیا جو پردۂ خفا میں مستور تھے۔ یہ تجربہ کچھ اہل مذہب حق پرستوں ہی سے خاص نہیں، بلکہ ایسے سرکشوں کو بھی جن کے منہ میں خشیتِ اللہ کی لگام نہیں، پشت پر ریاضت کی زین نہیں، قبل از وقوع کوئی نہ کوئی حادثہ معلوم ہو گیا ہے۔ ہر چند کہ وہ اتفاق کے نام سے موسوم کرے گا مگر حق بین حق شناس سمجھ لے گا کہ یہ اس کا اپنا لغت ہے اور معنی واحد ہے پھر اس میں کیا مضائقہ۔
بہر حال خواب میں ایک جدا ہی عالم نظر آتا ہے، جہاں سمجھنے میں کچھ دیر نہیں لگتی۔ دیکھنے میں روشنی اور ایتھر کے تموج کی ضرورت نہیں، سننے میں ہوا اور اس کی تحریک کی حاجت نہیں۔
ایک اور امر پر بھی تمہاری توجہ مبذول کروں: تم جب کچھ لکھتے ہو تو کیا ہوتا ہے؟ تمہاری انگلیاں قلم کو پکڑ کر دوات میں ڈبوتی ہیں۔ کاغذ پر حرکت دیتی ہیں۔ اب ذرا بولو، انگلیوں نے کیونکر حرکت کی؟ اعصاب نے حرکت دی، اعصاب میں حرکت کہاں سے آئی؟ خیال کے بعد۔ خیال کیونکر پیدا ہوا؟ اعضاء سے اور ارادہ دل سے دماغ میں آیا جو اعصاب کا منبع اور علم و ادراک کا مرکز ہے۔
صفحہ 110 (اسکین 111.jpg)(Contiguous and Discontiguous Imagination — The Isthmus of the Imaginal World)
اسی طرح عالم میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالم کے خیال سے آ رہا ہے، اس کو عالمِ مثال کہتے ہیں۔ خیالِ انسانی کو خیالِ متصل اور عالمِ مثال کو خیالِ منفصل بھی کہتے ہیں۔ خیالِ انسانی کو عالمِ مثال سے ایک ربط و تعلق ہے گویا کہ خیال کا ایک روشن دان عالمِ مثال میں کھلتا ہے جس سے انسان عالمِ مثال میں جو کچھ ہوتا ہے ملاحظہ و مطالعہ کرتا ہے۔ عالمِ مثال مجردات و مادیات دونوں کے درمیان ہے۔ مجردات سے مادیات میں جو کچھ آتا ہے وہ عالمِ مثال کے توسط سے آتا ہے۔ جس طرح کبھی دل میں سے کوئی بات خیال میں آتی ہے کبھی خارج سے کوئی بات خیال میں جاتی ہے، اس طرح عالمِ مثال میں مجردات و مادیات دونوں کی صورتیں رہتی ہیں۔ بعض دفعہ مجردات مثالی شکل لے کر عالمِ شہادت میں نظر آ جاتے ہیں۔ کبھی کبھی انسان زورِ خیال سے نہ صرف لطیف ہی ہو جاتا ہے بلکہ متعدد جگہ مجسم و محسوس تک ہونے لگتا ہے۔ جبرئیل علیہ السلام کا دحیہ کلبیؓ کی شکل میں، اولیاءِ عظام کا متعدد جگہ دعوت میں جانا اس پر شاہد ہے۔
یہ بات خوب سمجھو کہ ہر دل کی بات کا ضرور نہیں کہ وہ خیال میں مجسم بھی ہو جائے۔ اسی طرح ہر چیز جو عالمِ ملکوت میں ہے ضرور نہیں کہ مثال میں بھی آ جائے، یا جو چیز مثال میں ہے ضرور نہیں کہ ناسوت و اجسام میں بھی آ جائے۔ اس سے عالمِ اجسام و ملک سے عالمِ مثال...
صفحہ 111 (اسکین 112.jpg)(Strata of Subtlety and the Camera of Attention)
...کا وسیع تر ہونا، مثال سے ملکوت کا، اس سے ذاتِ الہیٰ کا اعلیٰ و اعظم و اکبر ہونا ثابت ہو گیا۔ یہ بات بھی سمجھ رکھو کہ جس طرح اجسام کثافت میں مختلف درجات پر ہیں، اسی طرح عالمِ مثال بھی لطافت میں مختلف طبقات پر ہے۔
اکثر سفلی اعمال والوں کو ادنیٰ درجہ کی ارواح سے جو اسفل السافلین میں ہیں مناسبت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ ان کو نظر آنے لگتی ہیں۔ بہت سے اشخاص ریاضت کرتے ہیں اور کیا دیکھا؟ اسی دنیا کے بعض دور دراز مقام یا ان کے مشابہ عالمِ مثال کے مناظر! کوہ کندن و کاہ برآوردن!
اس بات کو آویزۂ گوش و ہوش بناؤ کہ جدھر تمہارے التفات کے کیمرے کا رخ ہو گا اسی طرح کی تصویر تمہارے خیال میں آ جائے گی خواہ فوقانی ہو یا تحتانی۔ خیال ہی قائم نہ رہے تو کوئی بات خاطر خواہ سمجھ میں نہ آئے گی۔ جس قدر محویت و استغراق ہو گا اسی قدر صاف و یقینی انکشاف ہو گا۔ جس قدر خطرات کم، اسی قدر ادراک اتم۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ جس کا دل دنیا کے دلدل میں پھنسا ہو، لذاتِ مادیات میں گرفتار ہو، زخارفِ فانیہ سے وابستہ ہو، وہ زندانِ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ سے آزاد ہو کر میدانِ نور، نور علیٰ نور کی طرف کیونکر رسائی حاصل کرے گا؟ عالمِ مثال میں بھی دیکھے گا تو وہی جس سے اس کو نسبت ہے۔ جیسی روح ویسے فرشتے! باہر سے کوئی چیز دکھائی نہیں دیتی، اندرونی جذبات آئینہ ہو کر سامنے آ جاتے ہیں۔ إِنْ خَيْراً فَخَيْرٌ وَإِنْ شَرّاً فَشَرٌّ۔
صفحہ 112 (اسکین 113.jpg)(True Spiritual Perfection — Servitude and Sincerity versus Visionary Unveiling)
ایمانِ قلبی، جذباتِ روحانی، کیفیاتِ دینی کی صورتیں آج نظر نہ آئیں تو کیا ڈر ہے؟ کل باطن ظاہر ہو جائے گا اور جو کچھ ہو گا دل بھر کر دیکھ لیں گے:
حیرت جو مرے علم میں ہے جلوہ فگن آج❖کل آئے گا وہ بن کے تماشا مرے آگے
عالمِ مثال کا منکشف ہونا، یا بعض خرقِ عادات کا ظاہر ہونا یا چند دقیقوں کے لئے ایک خاص قسم کی کیفیت کا طاری ہونا حقیقی کمال نہیں۔ بندے ہو تو بندگی کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھو: وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ۔ حضرت کے تمام صحابہ کو کشف نہیں ہوتا تھا۔ جس طرح اب چند خاص افراد کو کشف و کرامات ہوتے ہیں اُس وقت بھی چند ہی افراد کو کشف ہوتا تھا۔ پھر صحابہ کیوں "خیر القرون" سے مخاطب ہوئے؟ ان کے زورِ ایمان نے، ان کے صدقِ عبودیت اور کمالِ اخلاص نے انھیں اس مرتبہ عظمیٰ کو پہنچایا، اور دنیا میں چشمِ سر سے خلیفۃ اللہ علی العالمین کے شرفِ دیدار سے سرفراز کیا۔
خوب یاد رکھو کہ دنیا میں جتنی چیزیں ہیں وہ اسماءِ الہیہ کے مظاہر ہیں۔ یہاں ان کا حق ادا نہ کیا جائے گا تو مرنے کے بعد یہی چیزیں دوسرے رنگ میں ظاہر ہونگی اور اپنے حقوق کا مطالبہ کرینگی: آتِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ۔ فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْراً يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرّاً يَرَهُ۔ ذاتِ حق کے سوا جو کچھ ہے خواب و خیال ہے۔ خواب میں خواب، خواب میں خواب کا سلسلہ ہے، مابعد کا خیال ماقبل کے خیال کی تعبیر ہے۔ دنیا کیا ہے؟ خواب ہے۔ النَّاسُ نِيَامٌ فَإِذَا مَاتُوا انْتَبَهُوا۔ ایک خیال ہے۔
صفحہ 113 (اسکین 114.jpg)(The Dream of Life and the Need for the Spiritual Physician)
آنکھیں بند ہونگی تو خوابِ دنیا کی تعبیر معلوم ہو گی۔ جیسے جیو گے ویسے مرو گے، جیسے مرو گے ویسے اٹھو گے: كَمَا تَعِيشُونَ تَمُوتُونَ وَكَمَا تَمُوتُونَ تُبْعَثُونَ۔ ہم سب جانتے ہیں کہ دنیا میں جو کچھ ہے مادہ یا عناصر کے اجتماع کا تماشا ہے، مادہ کے تعینات کا کرشمہ۔ آم ہو یا املی، مگر شکر کے عوض کوئی سنکھیا نہیں کھاتا۔ شربت پینے میں کیا لطافت دیتا ہے، کونین مکسچر پیتے ہیں تو منہ کیسا بدمزہ ہو جاتا ہے۔ گھوڑے پر سوار ہوتے ہیں، شیر پر سوار ہونے کی کوئی جرات نہیں کرتا۔ کیا عناصر نے ان حقائق میں ظہور نہیں کیا ہے؟ یا یہ مادہ کے تعینات نہیں؟ پھر کیا وجہ ہے کہ بعض چیزوں کو ہم اختیار کرتے ہیں اور بعض سے اجتناب؟ بات یہ ہے کہ بعض چیزیں مضر یا مکروہ ہیں اور بعض مفید و لذیذ۔
کیا صرف علمِ کیمیا کا جاننا یا محض تحلیل و ترکیب سے واقف ہونا کافی ہے؟ صرف ایک علم کے جاننے سے کیا ہوتا ہے، ہم کو علمِ طبیعیات کی، علمِ معدنیات، نباتات، حیوانات اور دوسرے بہت سے علوم کی ضرورت ہے، خصوصاً علمِ طب کی۔ دیکھو! چند روزہ زندگی اور اس کے ضروریات کے لئے ہم کو کتنے علوم کی احتیاج ہے۔ کیا آئندہ طویل زندگی کے لئے ہم کو کسی محقق یا حکیم یا استاد کی ضرورت نہیں؟ بے شک ضرورت ہے! عاقل ہمیشہ "خیر" کا طالب ہوتا ہے اور "شر" سے ہارب۔ اگر خیرِ کثیر اور شرِ قلیل ہو تو اس کو بھی نفعِ عظیم سمجھتا اور اس کے حاصل کرنے کا راغب رہتا ہے۔ بے شک اہم، نہایت اہم ہے۔ بے اعتنائی و بے پروائی جیسے ہم...
صفحہ 114 (اسکین 115.jpg)(Classes of Human Souls and the Mission of the Prophets)
...کرتے ہیں صرف حماقت اور محض جہالت ہے۔ سمجھو اور خوب سمجھو کہ ہمارے طبیبِ روحانی رحمۃ للعالمین، سید المرسلین محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔ ان کے حسبِ ہدایت چند روزہ پرہیز کر لو اور چند ناگوارِ طبیعت ادویۂ روحانی کو استعمال کر لو، اس سے نہ صرف حیاتِ آخرت بلکہ حیاتِ دنیا بھی کامیابی سے گزرے گی اور حیاتِ آخرت تو تمہارا ہی حصہ ہو گا۔
یہ بات بھی خوب یاد رکھو کہ آدمی تین قسم کے ہوتے ہیں: اعلیٰ، اوسط، ادنیٰ۔ جن کی فطرت اعلیٰ ہوتی ہے وہ اپنے فطری و جبلی امر کی طرف ضرور توجہ کرتے ہیں اور ان کو وہ امر بسہولت حاصل بھی ہو جاتا ہے: كُلٌّ مُيَسَّرٌ لِمَا خُلِقَ لَهُ۔ اور کامیابی و پیشوائی کا سہرا انھیں کے سر رہتا ہے۔ متوسط، اعلیٰ کی ہدایت و رہنمونی اور ان کی پے سپری و اقتداء اور تھوڑی سی محنت و کوشش سے فائز المرام ہو جاتا ہے: النَّاسُ مَعَادِنُ كَمَعَادِنِ الذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ۔ يَوْمَ لَا يُخْزِي اللَّهُ النَّبِيَّ وَالَّذِينَ آمَنُوا مَعَهُ۔ پست فطرت و دون خلقت کو اعلیٰ لاکھ ہدایت کرے سمجھائے بجھائے، مگر وہ راستی پر آیا ہے نہ آئے گا۔
خدائے تعالیٰ انبیاء و رسل کی فطرت ہی ایسی پیدا کرتا ہے کہ ان کو عالمِ بالا سے طبعی مناسبت ہوتی ہے، ان کی جبلت کا تقاضا ہی یہ ہے کہ خدا سے لیں اور بندوں کو دیں، حق سے سنیں اور خلق کو سنائیں: اللَّهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ۔ اولیاء و صالحین انبیاء و رسل کے زیرِ ہدایت اور ان کی دستگیری سے فیضِ مادیت سے اور تجرد کو پہنچ جاتے ہیں۔
صفحہ 115 (اسکین 116.jpg)(Journeying unto Allah and the Stations of Spiritual Wayfaring)
دون ہمت، پست فطرت، تاریک جبلت، اندھے کو مشعل بتانے سے کیا فائدہ؟ مادر زاد بہرہ لطیف موسیقی سے محروم ہی رہے گا۔ گونگے کو لاکھ پڑھاؤ سب لاحاصل، لوحِ آب پر ہزار لکھئے ایک حرف بھی قائم نہ رہے گا۔ شقیِ ازلی، کور باطن خلقی پیغمبر کے چراغِ رہنمائی و ہدایت سے راستہ نہ چلے تو وہ اپنے آپ پر حجتِ الہیٰ کو قائم کرتا ہے اور اپنی فطری اقتضاء کو ثابت: فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَى آثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوا بِهَذَا الْحَدِيثِ أَسَفاً۔
بہر حال سیر الی اللہ کی آخری منزل کو وہی پہنچتا ہے جس کے شاملِ حال: ذَلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ ہو۔ اس کی راہ میں ہمیشہ سرگرم رہے: وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا۔ اپنے تمام کاموں کو خدا پر چھوڑے: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔ ہر حال میں صابر رہے: إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ۔ ہر حال میں راضی رہے: يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ ارْجِعِي إِلَى رَبِّكِ رَاضِيَةً مَرْضِيَّةً۔ خدا کے ہاتھ میں مردہ ہو جائے: وَمَا رَمَيْتَ إِذْ رَمَيْتَ وَلَكِنَّ اللَّهَ رَمَى۔
صفحہ 116 (اسکین 117.jpg)(Good and Evil — The Incident of Yusuf Khan's Robberies)
رین بازار میں یوسف خاں نامی ایک شخص رہتا تھا جس کی کئی بیبیاں اور نوکر چاکر اور یار و مددگار تھے۔ اس نے ہمارے ہمسایہ مولوی عبد اللہ شاہ صاحب اور مولوی احتشام الدین صاحب اور دیگر اشخاص کے مکان میں وہ ڈاکے ڈالے کہ باید و شاید! ماماؤں اور نوکروں سے گھر کا حال دریافت کر لیا جاتا تھا۔ زیور اور قیمتی لباس اور رقم کا مقام پوچھ لیا جاتا تھا۔ دروازوں کے چول اور قفل بڑی خوبی سے توڑے جاتے تھے۔ چراغ اور بجلی کے گولے ہوشیاری کے ساتھ بجھا دئیے جاتے۔ سامان اٹھائے جانے کا انتظام نہایت اچھا تھا۔ چلتے ہوئے تمام دروازے بند کر دئے جاتے۔ کبھی ایسا نہ ہوا کہ یوسف خاں اپنی کارگزاری کے وقت گرفتار ہوا ہو۔ کبھی کسی کو جانی بدنی تکلیف دینے کی ضرورت ہی نہ ہوئی۔ رقم اور سامان نہایت احتیاط سے محفوظ مقام میں رکھا گیا۔ کوتوالی کی کاروائیوں سے بھی وقت بوقت خبر رکھی گئی۔ مگر لائق عہدہ دارانِ کوتوالی نے بھی بڑی خوبی سے تلاش جاری رکھی، چائے خانوں اور سیندھ خانوں سے ٹوہ لی گئی۔ جا بجا سے خبریں حاصل کی گئیں۔ آخر کار کانوں پر کچھ بھنک سی پڑ گئی۔ پھر کیا تھا یوسف خاں کی نقل و حرکت...
صفحہ 117 (اسکین 118.jpg)(The Arrest of Yusuf Khan and the Relative Meaning of Good and Evil)
...پر نظر رکھی گئی۔ خفیہ طور سے گھر کا محاصرہ کیا گیا۔ کوتوالی جب یوسف خاں کے گھر میں گھسی تو یوسف خاں کو وہاں نہ پایا۔ جب خوب تجسس کیا گیا تو ایک مقفل حجرے میں بوریئے میں لپٹے ہوئے جناب یوسف خاں صاحب ملے۔ کوتوالی نے بھی ایسا انتظام کیا کہ کسی کی نکسیر تک نہ پھوٹی اور ملزم گرفتار ہو گیا۔ یوسف خاں جیسے ہوشیار اور شجاع شخص سے دم دلاسے سے اقرار لیا گیا، سامان برآمد کیا گیا، ثبوت فراہم کیا گیا۔ آخر مولوی محمد اسد اللہ صاحب صدیقی ناظمِ فوجداری کی پیشی میں مقدمہ چالان ہوا۔ ناظم صاحبِ مذکور نے بھی نہایت منصفانہ فیصلہ کیا، اور اب یوسف خاں مولوی شاہ پیراں صاحب بی۔ اے کی زیرِ نگرانی نہایت حفاظت سے ایک عظیم الشان مکان واقع چنچل گوڑہ میں ہے۔
ذرا اس ڈاکے پر غور کرو کہ اگر وہ واقع نہ ہوتا تو یوسف خاں کی بیبیاں نوکر چاکر کس طرح پرورش پاتے؟ کیا کھاتے؟ کیا پیتے؟ ڈاکے کے بعد ان لوگوں کی خوشی کس درجہ پر تھی! یہ ڈاکہ اُن کے حق میں خیر ہونے میں کیا شک ہے؟ مگر اسی کے متعلق مولوی عبد اللہ شاہ صاحب اور مولوی احتشام الدین صاحب سے پوچھو کہ وہ اس کو کیا سمجھتے ہیں؟ شر اور لاریب شر! برسوں کی کمائی برباد، زیور تباہ، کپڑے مفقود، رقم نابود۔ لہذا یہ ڈاکہ یوسف خاں اور اس کے متعلقین کے لئے خیر ہے اور مولوی عبد اللہ شاہ صاحب و مولوی احتشام الدین صاحب کے حق میں شر۔
صفحہ 118 (اسکین 119.jpg)(Preponderant Good versus Preponderant Evil and the Reality of the Hereafter)
ہے یعنی یہ "خیر و شرِ اضافی" ہے۔ کوتوالی و عدالت و منتظمینِ مجلس کے خیال میں یہ ڈاکہ کیسا ہے؟ ظاہر ہے کہ شر ہے، خیر نہیں۔ جو لوگ جائز طور سے محنت کر کے کھاتے ہیں وہ نیک ہیں، جو دوسروں کی کمائی کو ناجائز طور سے حاصل کرتے ہیں وہ بد ہیں۔ ان کا ایسا طریقہ بدمعاشی میں داخل ہے۔ اگر کوتوالی ان بدمعاشوں کو گرفتار نہ کرے اور عدالت سزا نہ دے، مجلس والے ان پر نگرانی نہ رکھیں تو ریاست کا انتظام بگڑ جائے، امن و امان مفقود ہو جائے، کوئی شخص اپنا کاروبار نہ کر سکے۔ لہذا ان بدمعاشوں کا کام "شرِ کثیر" اور ان کو سزا دینا "خیرِ کثیر" ہے۔ اس خیرِ کثیر و شرِ کثیر کو دریافت کرنے والی مجلسِ عقلاء یعنے مجلسِ وضعِ قوانین ہے۔
زیادہ غائر نظر ڈالو تو معلوم ہو گا کہ یہ چند روزہ ہے۔ تمدن ایک ادنیٰ چیز ہے، عقل محدود اور اس کا فتویٰ ناقص ہے۔ ایک ملک کے عقلاء دوسرے ملک کے افراد پر ظلم، تعدی، استبداد کی کوئی نہ کوئی وجہ تراش ہی لیتے ہیں۔ حق کو کون قوت سمجھتا ہے؟ قوت ہی حق سمجھی جاتی ہے۔ مرنے کے بعد نیستی کہاں؟ موت ایک عالم سے دوسرے عالم میں منتقل ہونے کا نام ہے۔ ایک اور بہت بڑی لمبی زندگی آگے ہے جو اس زندگی پر مبنی ہے: إِنْ خَيْراً فَخَيْرٌ وَإِنْ شَرّاً فَشَرٌّ۔ نیک تو نیک، بد تو بد۔ الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے۔ دنیا و آخرت دونوں میں...
صفحہ 119 (اسکین 120.jpg)(Divine Law and Human Volition — Moral Agency, Responsibility, and Retribution)
...خوش بسری کی بھی کوئی صورت ہے اور اس کو بتائے کون؟ اور اس کی تقنین کرے کون؟ خدا مقنن ہے، پیغمبر اس کا معلم ہے اور شریعت اس کا قانون ہے۔ اپنی خیرِ دارین چاہتے ہو تو اُس کا حکم مانو، پیغمبر کی تعلیم کے پابند رہو اور شریعت کو شمعِ ہدایت جانو۔ بادشاہ کے قانون کے خلاف ورزی سے سزا ملتی ہے اور زندگی تکلیف میں گزرتی ہے۔ قانونِ خداوندی سے سرتابی کرو گے تو خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ کے مصداق ہو جاؤ گے۔
آؤ ذرا اس یوسف خاں والے واقعہ پر ایک تحقیقی نظر ڈالیں۔ کیا یوسف خاں نے چوری کی یا ڈاکہ ڈالا؟ اس میں کیا شک ہے! ڈاکہ کے لئے اس نے منصوبے باندھے، خیالات پکائے، خوشحال لوگوں کے گھروں کی خبر رکھی، ان کی غفلت سے فائدہ اٹھایا، ان کے نوکروں سے سازشیں کی گئیں۔ بالارادہ اپنے گھر سے نکلا، بالقصد دوسروں کے گھر میں گھسا، جان بوجھ کر غیروں کا سامان لے کر چلتا بنا۔ یہ سب کام اُس نے کئے جو بدیہیات اور محسوسات سے ہیں۔ اسی بناء پر تو ناظم صاحب فوجداری نے سزا دی۔ اگر یہ صاحبِ ارادہ نہ ہوتا، اس کی عقل بیکار ہوتی، اُس کو اپنے آپ کی خبر نہ ہوتی تو نہ متضررین شکایت کرتے، نہ کوتوالی چالان کرتی، نہ عدالت اس کو سزا سناتی۔ اگر وہ اپنی بے ارادتی کا عذر پیش کرے جبکہ وہ عقل و ہوش میں ہو تو عذر مسموع کبھی نہ ہو گا، اور سزا ہو کر رہے گی اور ہونی ہی چاہیئے۔ اگر کوئی...
صفحہ 120 (اسکین 121.jpg)(Universal Wisdom, the Judicial Order, and the Cosmic Function of Apparent Evil)
واقعی دیوانہ ہے اس کے افعال تحتِ قہرمانِ عقل نہ رہے تو وہ دار المجانین میں رکھا جا سکے گا نہ کہ مجرمین کے ساتھ۔
میری بیخودی میں اس نے مجھے دوش پر سنبھالا❖میں جو ہوشیار ہوتا تو نہ ہوشیار ہوتا
— حسرتؔ
آخر یہ ڈاکہ اس نے کیا کیوں؟ اور ایسا ارادہ پیدا ہوا کیونکر؟ ماں باپ نے صحیح تربیت و تعلیم نہیں دی، صحبتِ بد نے اپنا اثر ڈالا، متعلقین کی حرص و زیادہ طلبی نے آمادہ کیا، مالداروں کی غفلت نے رہنمائی کی، دل و دماغ کی قوت نے جرات دلائی، ان تمام اسباب کا اجتماع ڈاکے کے ارادوں کی علّت بن گیا۔
آؤ اور ایک دفعہ پھر اس پر نظرِ غائر ڈالیں۔ چوری نہ ہوتی یا دوسرے اور جرم نہ ہوتے تو کیا ہوتا؟ کوتوالی کا انتظام کیونکر نمایاں ہوتا؟ اِتّنا اور خفیہ کے عہدہ داروں کی قابلیت کس طرح ظاہر ہوتی؟ وکلاء کی قانون دانی اور بال کی کھال نکالنے کا کب مزہ آتا؟ ناظمِ فوجداری کا دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا پردۂ خفا میں چھپا کا چھپا رہ جاتا۔ اہل مجالس کا انتظام ظہور کے لئے ترستا رہ جاتا۔ یہ تمام صیغے بیکار ہو جاتے۔ اس کے ملازمین ضروریاتِ زندگی حاصل کرنے میں کس قدر مضطر و پریشان ہوتے۔ معلوم نہیں کہ ان حامیانِ امن و انصاف کو مجبوراً کیا کیا کرنا پڑتا؟ اس سے معلوم ہوا کہ نظامِ عالم اور دنیا کی رنگارنگی کے لئے جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہو رہا ہے۔ نظامِ کلی کے لحاظ سے کوئی شئے بری نہیں، یہاں خیر کو شر سے قریبی رشتہ اور ایک کو دوسرے سے چولی دامن کا ساتھ ہے۔ حکمت کے...
صفحہ 121 (اسکین 122.jpg)(The All-Encompassing Ocean of Divine Wisdom and the Requirements of Ontological Receptivity)
...دریا میں خیر و شر دونوں ڈوب کر اور اس کے قیامت خیز تلاطم میں پاش پاش ہو کر صاف و شفاف پانی رہ جاتے ہیں، نہ اس کا نشان باقی رہتا ہے نہ اُس کا۔ غرض کہ اس اعتبار میں خیرِ محض اور حسنِ ذاتی ہے۔
آؤ پھر ایک مرتبہ اسی مسئلہ پر ذرا غور کریں۔ مہندس یا معمار نے مکان کا دل میں خاکہ سوچا، کئی قطعے اس خاکے میں تھے۔ ملاقات کا کمرہ، خلوت کا کمرہ، دفتر کا کمرہ، کتب خانہ، سلاح خانہ، خواب گاہ، نعمت خانہ، دالان، بچوں اور ماماؤں کے کمرے، مودی خانہ، باورچی خانہ، حمام، ادب خانہ، اصطبل، اس کے متعلق حجرے، نوکروں کے حجرے وغیرہ وغیرہ۔ پھر اس خاکے کو کاغذ پر کھینچا، پھر اس خاکے کے مطابق مکان کو وجودِ خارجی دیا یعنی مکان بنایا۔ ملاقات کا کمرہ، خلوت کا کمرہ عمدہ رنگے ہوئے ہیں، صوفے، میز، کرسیوں وغیرہ سے آراستہ، بجلی کے گولے سے منور، دروازوں پر جالی کے پردے چھٹے ہوئے۔ اس کے بالمقابل حمام میں ایک ٹب ہے اور اس کے پاس ہی ایک لوٹا، چوکی پر صابون دان ہے، کھونٹی پر ایک تہ بند اور ایک تولیہ۔ ادب خانہ میں صرف ایک ٹونٹی دار پانی کا پیپہ اور ایک لوٹا ہے۔ معمار و مہندس نے تو تمام کمرے بنا دیئے تھے۔ صاحبِ خانہ نے کسی کو آراستہ کر دیا، کسی میں میلا ڈالا۔ کیا اس نے ادب خانہ پر ظلم کیا ہے یا حمام اور باورچی خانہ پر؟ نہیں! ان قطعات کی طبیعت کا اقتضاء، ان کی استعدادِ ذاتی کی طلب بھی یہی تھی کہ ان کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جاتا۔ اور ملاقات کے کمرے، خلوت خانہ اور خوابگاہ کا مقتضیٰ بھی یہی تھا کہ وہ آراستہ و پیراستہ کئے جاتے۔
صفحہ 122 (اسکین 123.jpg)(Essential Inseparables (Lawāzim-i Dhātiyyah), the Reality of Justice, and Ontological Capacities)
شئے ہمیشہ اپنے لوازم اور اقتضاءآت کے ساتھ رہتی ہے، یہ نہیں کہ شئے کو کوئی اور اس کے لوازم و ذاتیات دیتا ہے، ورنہ ملزوم سے لازم کا انفکاک لازم آئیگا جو محال ہے۔ بہرحال مکان کے نظام کا یہی مقتضا تھا کہ ہر حجرہ و مقام اپنے کمالِ ذاتی کو پہنچتا۔ ادب خانے کی موری کا پتھر زبانِ حال سے چلا رہا ہے کہ وہ موری میں لگایا جائے۔ مہندس کے خیال کے مطابق جس طرح ملاقات کا کمرہ ضروری ہے، اسی طرح ادب خانہ بھی۔ اگر ادب خانہ نہ ہوتا تو تمام مکان متعفن ہو جاتا۔ اگر موری نہ ہوتی تو گھر غلاظت سے بھر جاتا۔ غرض کہ ہر شئے اپنے محل پر اچھی ہے، ہر شئی کو اس کا حق نہ دینا یا اس کے محل پر نہ رکھنا ظلم ہے نہ کہ برعکس۔
آسمان سے موتی کے جیسا صاف و شفاف پانی برستا ہے اور وہ موتیا و گلاب کے درخت میں پھول نکالتا ہے اور ان سے دماغِ عالم کو معطر کر دیتا ہے۔ ناگ پھنی میں کانٹے، کچلے میں سمیّت، جدوار میں تریاقیت، آم میں شیرینی، حنظل میں تلخی پیدا کر دیتا ہے۔ پانی وہی ہے مگر اپنی اپنی استعداد۔
باراں کہ در لطافتِ طبعش خلاف نیست❖در باغ لالہ روید و در شورہ بوم خس
— سعدیؒ
تو نے وہ دیا جو میں نے مانگا❖تھا تیرا کمال بے سوالی
بد کون ہے اور نیک ہے کون❖تو در ہر شان با کمالی
ہر جام کا رنگ، گو جدا ہے❖پر مے سے ہے کون جام خالی
— حسرتؔ حیدرآبادی
صفحہ 123 (اسکین 124.jpg)(Being is Pure Good and Non-Being is Sheer Evil: Ontological and Privative Analysis)
حکماء کہتے ہیں الوجود خیر محض والعدم شر بحت، جہاں خوبی پاتے ہو تو وہ وجود کی وجہ سے ہے، جہاں شر سمجھتے ہو اس کا مرجع عدم ہے۔ سپاہی کے دستِ زبردست نے وار کیا۔ تلوار نے برش دکھائی، گردن کٹ گئی، دشمن کا سر اُڑ گیا۔ غور کرو یہاں شر کہاں سے پیدا ہوا؟ کیا سپاہی کے دستِ زبردست سے؟ اگر سپاہی کا ہاتھ خالی جاتا یا وہ کمزور و ناتواں ثابت ہوتا تو عیب تھا۔ تلوار کی تیزی بھی قابلِ تعریف ہے، مقتول کی گردن کا کٹنا بھی اس کی طبیعت کا مقتضیٰ تھا۔ شریّت جو پیدا ہوئی وہ زوالِ حیات سے۔ مقتول کی بیوی کا بیوہ، بچوں کا یتیم ہو جانا، اس کے متعلقین کا کوئی خبرگیراں نہ ہونا باعثِ شر ہیں، جو سب عدمی ہیں۔ جب چور کے پاس روپیہ نہ تھا وہ تکلیف میں تھا، ساہوکار کے پاس روپیہ تھا تو وہ خیر میں تھا۔ حرص نے روپیہ کو اس سے جدا کر دیا اور اس کو اپنے پاس کر لیا تو ساہوکار حالِ شر میں آ گیا اور چور حالِ خیر میں۔ جب عدالت نے اس کو قید میں ڈال دیا اور اس کو اس کے بیوی بچوں سے چھڑا دیا، مالوفات سے جدا کر دیا تو وہ حالِ شر میں آ گیا۔ بہرحال مرجعِ خیر وجود ہے اور مرجعِ شر عدم۔
ہر جا کہ وجود کردہ سیر است اے دل❖می داں، بہ یقیں کہ محض خیر است اے دل
ہر شر ز عدم بود، عدم غیرِ وجود❖پس شر ہمہ مقتضائے غیر است اے دل
— جامیؔ
صفحہ 124 (اسکین 125.jpg)(Conclusion of the Discourse on Good and Evil and the End of Part Two)
ذراتِ عالم کس کی طلب میں سرگشتہ و پریشان ہیں؟ کوہِ پرشکوہ کس کی نایافت میں صرفِ خموشی ہیں؟ درخت کس کے آستانہ تک نارسائی میں کفِ حسرت مل رہے ہیں؟ حیوانات کس کی تلاش میں مارے مارے پھر رہے ہیں؟ او پردگیانِ قدس! تمہاری بڑی پرواز ہے، اور تم سے نہاں کون سا راز ہے؟ وہ کون ہے جس کے آگے بالِ معرفت باز ہے اور وہ فضائے توحید کا شہباز ہے؟ اور انسان! او مدعیِ عرفان! تو ہی بتا دے وہ کون ہے جو نہاں و عیاں کا رازداں ہے! اس ہفتخوان کا رستمِ داستاں ہے! سنو! سنو! دنیا کے گوشہ گوشہ سے کچھ آوازیں آ رہی ہیں۔ دیکھو! یہ کیا ہو رہا ہے؟ جنابِ مستطاب خلیلِ ربِ جلیل بنائے کعبہ سے فارغ ہو گئے ہیں اور نہایت تضرع سے سرگرمِ دعا ہیں:
اور ان میں سے ایسا رسول بھیج جو ان کو تیری آیتیں پڑھ کر سنائے، اور دیکھو جنابِ واجب التعظیم حضرت کلیم سر جھکائے کان لگائے پردۂ غیب سے کیا سماعت فرما رہے ہیں:
خبر دیتے رہے مرسل سب اپنی اپنی امت کو❖زمانہ میں تھا اب شور ان کی آمد آمد کا
❖— امیرؔ مینائی❖
اللہ اکبر! شرک و کفر کی کیا گھٹا ٹوپ تاریکی عالم پر چھائی ہوئی ہے! کہیں کہیں کوئی شمعِ ہدایت جلتی تھی اور اس کو بھی بجھے ہوئے زمانہ ہو گیا ہے۔ مایوس نہ ہو! خشک سالی کے بعد سرسبزی، رات کے بعد دن، ضلالت کے بعد ہدایت آتی ہے۔ دیکھو! صبحِ امید کا تارا طلوع ہو رہا ہے، اور ظلمتِ شب کافور ہو رہی ہے۔ وہ آفتابِ نبوت جس کی کرنیں تمام عالم پر چمکنے والی ہیں، مکہ معظمہ سے چمکا۔ ذراتِ عالم مسرور ہو گئے اور نغمۂ سرور گانے لگے:
آمدِ شاہِ رُسُل ہے سرورِ کونین کی❖مرحبا صلوا علیٰ کہتی ہوئی آئی بہار
صفحہ 129 (اسکین 130.jpg)(The Prophetic Shamā'il and the Embodiment of Quranic Realities)
جبینِ مہرِ صادق طلوعِ صبحِ صادق ہے❖دلِ مشرق ہے مشرق آفتابِ نورِ سرمد کا
— حسرتؔ حیدرآبادی
باریک کمانی ابرو قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى، بڑی بڑی آنکھوں کی سپیدی میں جلالت کی چمک، گلابی ڈوروں میں محبت کی جھلک، مَا زَاغَ کا نور، بِي يُبْصِرُ کا ظہور:
برنگِ زر چڑھے سونا مرا میدانِ محشر میں❖اٹھوں میں قبر سے مخمور تیری چشمِ اسود کا
❖— محسنؔ کاکوروی❖
باریکیِ ناک نشانِ لولاک، دندانِ مبارک تاباں، لؤلؤ کے درخشاں...
صفحہ 130 (اسکین 131.jpg)(The Singular Prophetic Perfections, Eloquence of Speech, and Steely Steadfastness)
زبان فصاحت و بلاغت نشان میں مَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى کی شان:
نیابم چہ لطفِ قندِ مکرر❖کلامِ خدا و زبانِ محمد
— حسرتؔ حیدرآبادی
محاسنِ مبارک دراز، قبضۂ كَيْلًا طَوِيلًا کا نیاکو، گوشِ حق نیوش فَاسْمَعْ لِمَا يُوحَى کے ہم دوش، سرخ و سپید رنگ، بے رنگ کا نیرنگ، سینۂ گنجینۂ معارف میں وسعت أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ کی علامت، دستِ زبردست میں بِي يَبْطِشُ کی قوت و طاقت:
ہوئی شام آفتابِ بت پرستی پر زوال آیا❖مہِ نو خوب چمکا بدر میں تیغِ محمد کا
وسیع کفِ دست میں اللهُ الْمُعْطِي وَأَنَا قَاسِمٌ کی سخاوت:
ایک ہاتھ میں قرآن شریف، ایک ہاتھ میں شمشیر، أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کی تفسیر، کمالِ شجاعت میں نامحدود رحمت، و غایتِ شہامت میں نہایت محبت، سراپا عدل و انصاف، ہمہ تن الطاف، كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ، اَلتَّخَلُّقُ بِأَخْلَاقِ الرَّحْمٰنِ، آیۂ عبدیت میں صفائیِ معیت، شمشیرِ فنا میں جوہرِ بقا کا رنگ، جلال کے ساتھ خوشبوئے جمال، لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ کے ساتھ كَلِّمِينِي يَا حُمَيْرَاء بھی ہے، باہمہ و بے ہمہ، دل بیار و دست بکار، مستی میں ہوشیار، بیخودی میں خوددار، ہر امر میں تمیز، کج دار و مریز، فقیروں کا ماویٰ، امیروں کا ملجا، ناداروں کا خزانہ، معلّمین میں عالی پایگاہ، حکماء میں حقائق آگاہ، علماء میں معرفت پناہ، محبّوں کا پیشوا، محبوبوں کا مقتدا، امام الصدیقین، خاتم الانبیاء والمرسلین:
محمدؔ دلوں کی دوا بن کے آئے❖محمدؔ سراپا شفا بن کے آئے
محمدؔ رُسُل کی دُعا بن کے آئے❖ہمارے لئے مدعا بن کے آئے
جہاں تھا جہالت سے تاریک جس دم❖محمدؔ چراغِ ہدیٰ بن کے آئے
— حسرتؔ حیدرآبادی
صفحہ 132 (اسکین 133.jpg)(Concluding Stanza of the Prophetic Musaddas — Mustafa, the Soul of the Cosmos)
کسی پر کوئی شخص احسان کرے تو اس کے منہ سے اپنے محسن و منعم کا بے ساختہ شکریہ نکل جاتا ہے اور اس کے سامنے گردنِ تسلیم خم ہو جاتی ہے، اس کے احکام کو قبولیت کے سر و چشم پر رکھ لینا پڑتا ہے، تو کیا اس خدا کا شکریہ اور اس کے احکام کی تعمیل ضروری نہیں جس نے نیستی کو جامۂ ہستی پہنایا اور افسرِ سرفرازی سے ممتاز اور قوتِ امتیاز سے سرفراز فرمایا:
❖ہر نفسے کہ فرو می رود ممدِ حیات است و چوں بر می آید مفرحِ ذات، پس در ہر نفسے شکرے واجب۔❖
شکر کیا ہے؟ یعنی کہ انعامات و احسانات کو ان کے عمدہ مصرف میں صرف کرے اور تمام عطایا کو منعمِ حقیقی اور محسنِ حقیقی کی مرضی کے مطابق استعمال کرے، مگر ہر شخص اس امر کی قابلیت نہیں رکھتا کہ اس کی ساحتِ عزت تک رسائی حاصل کرے اور اس کی مرضی کے موافق وحیِ الٰہی سے مخاطب ہو۔ حکیم علی الاطلاق جل جلالہ اپنے بندوں سے ایسے شخص کو رسالت و نبوت کے لئے برگزیدہ و انتخاب فرماتا ہے...
صفحہ 134 (اسکین 135.jpg)(The Reality of the Supreme Isthmus (Barzakh-i Kubrā) and Pre-Islamic Religious Decay)
...جس کی فطرت پاک، استعداد اتم، قوائے عقلیہ کامل، اخلاقِ حمیدہ و صفاتِ جمیلہ بہ درجۂ اعلیٰ ہوں، جس کے دو جانب ہوں۔ ایک جانب سے ربوبیت سے استفادہ حاصل کرے اور دوسری جانب سے بندگانِ خدا کو افادہ و ہدایت فرمائے:
ادھر اللہ سے واصل اُدھر بندوں میں بھی شامل❖خواص اس برزخِ کبریٰ میں ہے حرفِ مشدد کا
❖— شہیدیؔ❖
آیتِ قرآنی
اللهُ أَعْلَمُ حَيْثُ يَجْعَلُ رِسَالَتَهُ
بعثتِ نبوی کے قبل دنیا میں مذاہب کی عام حالت
بعثتِ نبوی کے قبل دنیا پر جہالت و ضلالت کی سخت تاریکی چھائی ہوئی تھی۔ یہود وَقَالَتِ الْيَهُودُ عُزَيْرٌ ابْنُ اللهِ کے اور نصاریٰ وَقَالَتِ النَّصَارَى الْمَسِيحُ ابْنُ اللهِ کے مصداق بن گئے تھے۔ مجوس آتش پرستی میں گرفتار تھے، صابئین ستارہ پرستی میں مشغول تھے، مشرکین اپنے ہاتھوں سے بت بناتے اور ان کو خدا سمجھتے، خود کعبۃ اللہ شریف میں تین سو ساٹھ بت بٹھا رکھے تھے:
...کرنے والوں کی بھی کچھ کمی نہ تھی۔ الحاصل اعتقادیات کی خرابی کا ایک نمونہ تھا، اخلاق و تمدن کی تباہی و بربادی تو ناگفتہ بہ تھی۔ ایک عورت کے کئی خاوند ہوتے، باپ اپنی بیٹی سے، بیٹا اپنی علاتی ماں سے شادی کرتا، لڑکیوں کو زندہ دفن کرتے، عورتیں بالکل محروم الارث، بلکہ ستی کی رسم زندہ ہی کب رکھتی کہ وراثت تک نوبت پہنچتی۔ چوری، حرام کاری، سود خواری عام تھی، ذرا سی باتوں پر جدال و قتال گرم رہتا، ایک کے عوض ہزار کو قتل کر دیتے اور جنگ کہیں ختم ہونے کا نام تک نہیں لیتی۔ غرض کہ جہالت کی حکومت تھی اور ضلالت کی سلطنت، دنیا فسق و فجور سے معمور تھی اور اہل دنیا شرابِ غفلت سے مخمور:
لہٰذا یہ وقت تھا کہ ضلالت کے بعد ہدایت، جہالت کے بعد علم و معرفت عنایت فرماتا ہے اور بندوں کو جو وادیِ کفر و فسق میں سرگشتہ ہو رہے تھے شاہ راہِ ایمان و اذعان کی طرف ہدایت کرنے کے لئے مبعوث کرتا ہے:
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ مکہ معظمہ، نافِ زمین کہلاتا ہے اور یہ شہرت خلافِ واقعہ بھی نہیں ہے، کیونکہ عرب کی ایک جانب ایشیاء، دوسری جانب یورپ، تیسری جانب افریقہ ہے اور وسط سے تمام جوانب میں علم و معرفت کا پہنچنا آسان اور مرکز سے اقطاعِ عالم تک نورِ ہدایت کا ایصال سہل ہے۔ نیز اس زمانے میں چونکہ نہرِ سویز کھدی نہ تھی لہٰذا تجارت اور لین دین عرب کے ذریعہ ہوتا تھا: لِإِيلَافِ قُرَيْشٍ إِيلَافِهِمْ رِحْلَةَ الشِّتَاءِ وَالصَّيْفِ، اس لئے عرب کے ذریعہ یورپ و افریقہ اور ایران و ہندوستان کو خبرِ رسالت کا وصول سہل الحصول تھا۔
نیز مکہ میں ہر مذہب و فرقہ کے لوگ یہود و نصاریٰ، صابئین، مجوس، بت پرست اور دہری موجود تھے، جن کی تردید اور جن سے مناظرہ دوسرے کسی اور مقام میں دشوار اور دور از کار تھا۔ نیز عرب کی حالت بہ نسبت اور متمدن اقوام کے بد سے بدتر تھی اور یہ مشکل کہ یہ جنگجو و سخت مزاج قوم کسی غیر کے سامنے گردنِ تسلیم خم کرتی۔ نیز حضرت ابراہیم علیہ السلام کے فرزند اسحاق علیہ السلام کے خاندان میں بہت اولوالعزم رسول اور نبی پیدا ہو چکے تھے اور عربِ مستعربہ جو خدامِ کعبہ اور مدعیِ اتباعِ ملتِ ابراہیمی اور حضرت ابراہیم کے بڑے فرزند حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد تھی...
صفحہ 137 (اسکین 138.jpg)(The Abrahamic Supplication, the Prophecy of Paran, and the Three Classes of Humanity)
...اس عظیم الشان شرف اور مرتبۂ نبوت و امامت سے محروم رہ جاتی اگر ان میں کوئی رسول مبعوث نہ ہوتا۔ لہٰذا حکمتِ الٰہی اس امر کی مقتضی ہوئی کہ فاران کی چوٹیوں اور مکہ کی سرزمین سے ایک آفتابِ نبوت و رسالت طلوع کر کے روئے زمین سے جہالت و ضلالت اور فسق و فجور کی ظلمت کو دور اور نورِ ہدایت و معرفت سے معمور کر دے:
واضح ہو کہ انسان تین قسم کے ہیں: أدنیٰ، اوسط، اعلیٰ۔ 'أدنیٰ' تو وہ ہیں جن کے قوائے عقلیہ و علمیہ ناقص ہیں اور وہ خواہشِ نفسانی اور لذاتِ جسمانی میں منہمک رہتے ہیں۔ یہ عوام ہیں۔ 'اوسط' وہ اشخاص ہیں جو خود کامل بذاتہ ہیں، ان کے صفات پسندیدہ ہیں اور ان کے عادات برگزیدہ، مگر ان کا اثر متعدی الی الغير نہیں۔ 'اعلیٰ' وہ افراد ہیں جو نہ صرف خود بذاتہ اعلیٰ صفات و اکمل عادات رکھتے ہیں، بلکہ...
صفحہ 138 (اسکین 139.jpg)(Theoretical and Practical Perfections and the Peerless Prophetic Revolution)
...اُن کے انوارِ تعلیم سے دوسرے سرگشتگانِ وادیِ جہالت شاہ راہِ ہدایت پر آ جاتے ہیں۔ وہ دوسروں کی قوتِ نظری و عملی دونوں کی تکمیل کرتے ہیں اور یہ ظاہر ہے کہ کمالاتِ قوتِ نظری میں سے معرفت اور قوتِ عملی میں سے اطاعتِ حق تعالیٰ رئیسِ کمالات ہے۔ جو شخص معرفت و طاعتِ حق میں جس قدر کامل ہو گا، اسی قدر معرفت و ولایت میں فاضل ہو گا۔ اور جو شخص دوسروں کی تکمیلِ معرفت و طاعتِ حق افضل و اعلیٰ طریقہ پر کرے گا، اس کے درجاتِ نبوت اکمل و اعلیٰ ہوں گے۔
یہ تو ہم نے بیان کر دیا ہے کہ قبلِ بعثتِ محمدی دنیا شرک و کفر اور تثلیث و بت پرستی، ظلم و ستم، فسق و فجور میں غرق تھی۔ توحید و معرفت، اخلاص و اطاعت، الفاظِ بلا معنی، اسماءِ بلا مسمیٰ تھے۔ حضرت کی بعثت کے بعد دنیا کا کیا حال ہوا؟ چشمِ انصاف سے دیکھو گے تو معلوم ہو جائے گا کہ دنیا کا انقلاب باطل سے حق، ظلمت سے نور، کذب سے صدق، کفر سے ایمان، شرک سے توحید کی طرف ہو گیا ہے۔ اور اس ذاتِ مطہرہ کے اثرِ تعلیم سے ایک بہت بڑی تعدادِ بشری کی قوتِ نظری و عملی کی تکمیل ہو گئی ہے۔ اگر کوئی شخص عقل کی آنکھوں سے تعصب و عناد کا پردہ ہٹا کر دیکھے تو اُسے ثابت ہو گا کہ نوح، ابراہیم، موسیٰ، عیسیٰ علیہم السلام نے جس قدر اصلاحِ نوعِ بشر اور تکمیلِ قوتِ عمل و نظر کی ہے، اُس سے بہت زیادہ حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیم اور اُس کا پاک اثر ہے۔
صفحہ 139 (اسکین 140.jpg)(The Criterion of Prophetic Proof, the Miracle of Ummiyyah, and Divinely-Bestowed Knowledge)
صاحبو! تم تمام انبیاء کی نبوت کو جس معیارِ امتحان پر آزماتے ہو اسی پر حضرت کی تعلیم و ارشاد اور تکمیلِ عباد کو آزماؤ۔ یہ خالص و بے غل و غش سونا چمک کر سب سے اعلیٰ و افضل اور اتم و اکمل ثابت ہو جائے گا:
تاریخ سے ثابت ہوتا ہے کہ آپ ابھی بطنِ مادری میں تھے کہ آپ کے والدِ ماجد کا انتقال ہو گیا۔ چھ برس کے بعد آپ کی والدہ ماجدہ رحلت کر گئیں اور اس طرح نہایت کم عمری میں درِ یتیم، تعلیم و تربیتِ پدری و شفقت و محبتِ مادری سے محروم رہ گیا۔ والدہ کے دو سال بعد ہی دادا کا سایہ بھی سر سے اٹھ گیا۔ نہ آپ کو کسی نے تعلیم دی اور نہ تربیت کی اور نہ لکھنا پڑھنا ہی سکھایا۔ کوئی آپ کی کیا تعلیم کرتا جبکہ تمام روئے زمین سے زیادہ خود مکہ پر ابرِ جہالت چھایا ہوا تھا، نہ کوئی بیت العلوم تھا نہ مدرسہ، لکھنے پڑھنے والے خال خال تھے۔ پھر جو شخص چالیس سال تک اس طرح بے تعلیمی و بے تربیتی میں گزارے، کیا بغیر ارشادِ خداوندی و تعلیمِ علمِ لدنی ممکن تھا کہ دفعتاً چالیس سال کی عمر میں ایک انقلابِ عظیم پیدا کر دے، اس کے دل سے آفتابِ ہدایت چمکے اور تمام عالم کو نور سے معمور کر دے؟ اُس کے منہ سے دریائے...
صفحہ 140 (اسکین 141.jpg)(The Inimitability of the Quran — In Summary and by Virtue of Eloquence)
حضرت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم نے تمام عالم سے قرآن شریف کے متعلق تحدی کی ۔ اب اگر قرآن شریف اعجاز ہے تو ہمارا مقصود حاصل ہے اور اگر نہیں ہے تو اس کا معارضہ ممکن ہے اور باوجود امکانِ معارضہ اور معارضے کے شوق اور خواہش کے اس کا نہ ہو سکنا بے شک خرقِ عادت اور اعجاز ہے ۔
...کا بڑا زور و شور تھا تو ان کو عصاء اور یدِ بیضا کا معجزہ ملا ۔ عیسیٰ علیہ السلام کے زمانہ میں طب و فلسفہ کا بڑا چرچا تھا ، سقراط و بقراط ، جالینوس ، فیثاغورث وغیرہ حکماء کا زمانہ آپ کے زمانہ سے قریب تھا ، احیاءِ موتی ، ازالۂ برص و جذام ، مادرزاد نابینا کا اچھا کرنا آپ کو عطا ہوا، معجزاً ۔ حضرت رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم عرب میں مبعوث ہوئے جن کو فصاحت و بلاغت کا بڑا دعویٰ تھا ۔ وہ اپنے سواء دوسری اقوام کو عجم یعنی گنگ کہتے تھے ۔ کعبتہ اللہ شریف کے پردے پر اپنے فصیح و بلیغ قصائد بطورِ ادعا و تحدی لٹکاتے تھے جس کو سبعہ معلقہ کہتے ہیں ۔ اس لئے خدائے تعالیٰ نے ان کے مقابلہ کے لئے فصاحتِ قرآن کو اعجاز بنا دیا ۔
قرآن کے سامنے تمام فصحاء نے سپر ڈال دی ۔ لبید بن ربیعہ صاحبِ قصیدہ چہارم نے شعر کہنا ہی چھوڑ دیا اور عمر بھر ان کا سارا مشغلہ تلاوتِ قرآن ہی رہا ۔ چنانچہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمام شعراء سے ان کے زمانۂ اسلام کا کلام طلب فرمایا تو لبید بن ربیعہ نے سورۂ بقر لکھ کر حضرت عمر کی خدمت میں روانہ کر دیا اور عرض کی کہ جب سے ایمان لایا ہوں، شعر کہنا چھوڑ دیا ۔ کفارِ قریش کا سردار عتبہ حضرت کی خدمت میں حاضر ہوا ، اور قرآن سُن کر دونوں ہاتھ زمین پر ٹیک دیئے اور رونا شروع کر دیا ۔ ابو جہل وغیرہ بدبختانِ ازلی نے اسے بہکایا کہ تو اتنا بڑا سردار اور ایسا فصیح و بلیغ ہو کر قرآن سے متاثر ہوتا ہے تجھے چاہیئے کہ قرآن پر کچھ نہ کچھ الزام لگائے ، تو وہ سوچا اور اندازہ کیا مگر کوئی بات سمجھ میں نہیں آئی ۔
صفحہ 142 (اسکین 143.jpg)(The Concession of ʿUtbah and the Eternal Preservation of the Quran)
پھر اس نے تیوری چڑھائی اور برا سا منہ بنایا لیکن کچھ اعتراض نہ کر سکا ۔ کچھ دیر بیٹھ کر کسمسایا ، پھر بڑی کوشش سے ایک بات سجھائی دی اور مارے شیخی کے پھولے نہ سمایا اور کہا تو کیا کہا ؟ إِنْ هَذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ «یہ تو چلتا جادو ہے» اس کی اس رائے کے متعلق اہل دانش یہ فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آدمی اسی وقت سحر و جادو کہتا ہے جب کوئی چیز خارقِ عادت اور طاقتِ بشری سے خارج ہو ۔ عتبہ فصیح و بلیغ ضرور تھا اور فصاحت کے متعلق اس کی رائے ایک ماہرِ فن ہونے کے لحاظ سے گونا وقعت رکھتی تھی مگر وہ زبان دانی ، فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے عاجز آ کر سحر کہنے پر مجبور ہو گیا جس سے قرآن کی فصاحت قوتِ بشری سے خارج ثابت ہو گئی ۔ اب رہا اس کا سحر کہنا سو وہ نہ تو خود ساحر تھا نہ اصولِ سحر سے واقف تھا لہذا اس کا ادعائے سحر ساقط از اعتبار ہے ۔
دنیا کی کوئی کتاب دیکھو وہ اپنی اصل پر قائم نہیں رہی ۔ تورات و انجیل اس قدر محرف ہیں کہ چار و ناچار اہل کتاب خود قائل ہو گئے کہ پوری بائیبل میں کلامِ الہیٰ نہیں ، ہاں بائیبل میں کلامِ الہیٰ بھی ہے ۔ اسی طرح دساتیر اور وید کا حال ہے کہ کوئی ان کو متواتر تو کجا بہ روایتِ آحاد بھی ثابت نہیں کر سکتا...
صفحہ 143 (اسکین 144.jpg)(Mass-Transmission of the Quran and Its Miracle Across All Sciences)
...بخلاف اس کے قرآن شریف کی روایت ایسی متواتر و مشہور ہے کہ مخالفینِ اسلام تک پکار اٹھے کہ تیرہ سو برس تک کوئی کتاب ایسی محفوظ نہیں رہی ۔ قرآن شریف کے سینکڑوں حافظ حضرت کے زمانہ میں موجود تھے اور اُس وقت سے اب تک برابر دنیائے اسلام اُس کی حفاظت کرتی چلی آرہی ہے ۔ ہر شہر اور ہر گاؤں میں قرآن شریف موجود ہے ، ہر عہد اور ہر زمانہ میں ہزاروں لاکھوں حفاظ ہوتے چلے آرہے ہیں ۔ قرآن شریف کی حفاظت کا ایسا بندوبست ہی قرآن شریف کے کلامِ الہیٰ ہونے کی ایک بدیہی دلیل ہے ، اور حضرت کا ایک مستقل معجزہ ہے ۔
حسن بصری ، جنید بغدادی ، ابوبکر شبلی و غوث الاعظم سید عبدالقادر جیلانی ، محی الدین ابن عربی ، شہاب الدین سہروردی رضی اللہ عنہم قرآن شریف کو دیکھتے اور معارفِ الہیہ کو استخراج کر کے بیان کرتے ۔ امام غزالی ، امام رازی ، ابن رشد ، نصیر الدین طوسی ، جلال الدین دوانی علم کلام کے مسائل حل کرنے میں پریشان ہوتے ہیں تو قرآن شریف ہی ان کی دستگیری کرتا ہے ۔ امام ابو حنیفہ ، امام شافعی ، امام ابو یوسف ، امام محمد ، امام مالک ، امام احمد بن حنبل اور دیگر ائمہ مجتہدین نے فقہ و قانونِ اسلام میں بڑی بڑی دقیقہ سنجیاں کیں مگر منشاء و سب کا یہی قرآن تھا۔ ابن مسکویہ ، ابن مقفع ، ابن خلدون...
صفحہ 144 (اسکین 145.jpg)(The Overwhelming Influence of the Quran and Its Penetration of Other Faiths)
...طوسی ، دوانی کی سیاستِ مدنی میں مشہور کتابیں ہیں مگر سب کا دار و مدار قرآن پاک ہی ہے ۔ شمس المعارف الکبریٰ اور اورادِ شاذلی ، جواہرِ خمسہ ، مرقعِ شریف میں اوراد اور ادعیہ ہیں مگر غور کرو تو سب سے زبردست اعمال آیات و سورِ قرآن کے ہیں ۔ قرآن شریف کے الفاظ سلیس ، بندش دلکش ، ترتیب دلفریب ، اسلوبِ خاص ، خدائی طرزِ بیان ، عجیب عظمت و جبروت ، ہر کلمہ اثر میں ڈوبا ہوا ، کانوں سے سیدھا دل میں اترنے والا ، ہر فن کا آدمی قرآنِ مبارک کو دیکھے خوب دیکھے اور دیکھتا چلا جائے ، قرآن اس کی لیاقت کے مطابق اس کے سامنے نکھرے گا ، اور اس کے دل پہ اپنے اعجاز کا نقش بٹھائے گا ، جتنا غور کرو گے اتنا ہی اس سے ہدایت کا نور چمکے گا اور عقل و ہوش ، فہم و فراست کی آنکھوں کو حیران و خیرہ بنا دے گا ۔
عیسائیوں نے دشمن کی نگاہ سے قرآن کو دیکھا اور کوشش کی کہ قرآن کے اثر سے محفوظ رہیں اور اس سے دور بھاگیں مگر قرآن نے ان کو بھی اپنی طرف گھسیٹا اور مجبوراً ان کو اپنے قدیم مذہب کی اصلاح کرتے بن پڑا اور پروٹسٹنٹ کہلائے ۔ ہندوؤں نے قرآن کو عداوت سے دیکھا مگر ان کو بھی بے اثر کئے کیسے چھوڑتا تھا؟ قرآن نے ان کے قدیم مذہب کی خود ان کی آنکھوں میں قدر باقی نہ رکھی اور ان کے برہمو...
صفحہ 145 (اسکین 146.jpg)(Reformation of World Religions and Heraclius' Interrogation of Abu Sufyan)
...اور آریہ سماجی مذاہب بنانے پڑے ۔ غیر مذہب والے قرآن شریف پر دشمنی سے، تعصب سے اعتراض کرنے کے خیال ہی سے نظر ڈالیں تو ان کو معلوم بھی نہ ہو گا اور قرآن ان کے دلوں میں اپنا گھر بنائے گا ۔ وہ بھاگیں گے مگر وہ ان کو کبھی نہ چھوڑے گا ۔ وہ مجبور ہوں گے اور قرآن کے مطابق اپنے مذہبی کتابوں کی کھینچ تان کر کے تاویل کریں گے ۔ وہ منہ سے مخالفت کریں گے مگر ان کا دل قرآن کی حقانیت کی شہادت دے گا ۔
اب ہم آخر میں ابوسفیان اور ہرقل قیصرِ روم کی گفتگو بیان کرتے ہیں ۔ وہ حضرت کے مکارمِ اخلاق اور حسنِ سلوک سے حضرت کی نبوت پر استدلال کرتا ہے ۔ بخاری شریف میں عبداللہ بن عباس سے روایت ہے کہ ان سے ابوسفیان بن حرب نے کہا جو اس واقعہ کے وقت مسلمان نہیں ہوئے تھے اور کفارِ قریش کے بڑے معزز سردار اور حاکمِ اعلیٰ تھے ، اُن کو ہرقل بادشاہ نے قریش کے اور کئی سرداروں کے ساتھ بلا بھیجا اور یہ قریش کے لوگ اس وقت شام کے ملک میں سوداگری کے لئے گئے ہوئے تھے ۔ یہ وہ زمانہ ہے جس میں حضرت نے ابوسفیان اور قریش کے کافروں کو (صلح کر کے) ایک مدت دی تھی ۔ غرض یہ لوگ ہرقل کے پاس پہنچے ، جبکہ وہ اور اس کے ساتھی ایلیا یعنی بیت المقدس...
صفحہ 146 (اسکین 147.jpg)(Cross-Examination of Abu Sufyan in the Imperial Court of Caesar)
...میں تھے ۔ ہرقل نے ان کو اپنے دربار میں بلایا اور اس کے گرداگرد روم کے رئیس بیٹھے تھے ۔ اپنے مترجم کو بھی بلایا اور یوں کہنے لگا: «اے عرب کے لوگو! تم میں سے کون شخص اس شخص کا قوی رشتہ دار ہے ، جو آپ کو پیغمبر کہتا ہے؟» ابوسفیان نے کہا: «میں اُس شخص کا قریبی رشتہ دار ہوں»۔ ہرقل نے کہا: «اچھا! اِس کو میرے پاس لاؤ، اور اس کے ساتھیوں کو بھی اس کے نزدیک اس کی پیٹھ کے قریب رکھو»۔ پھر مترجم سے کہنے لگا: «ان لوگوں سے کہہ دو کہ میں اس سے (یعنی ابوسفیان سے) اس شخص (یعنی حضرت صلعم) کا کچھ حال پوچھتا ہوں ، اگر یہ مجھ سے جھوٹ بولے تو تم اس کی تکذیب کر دینا»۔ ابوسفیان نے کہا: خدا کی قسم! اگر مجھ کو یہ شرم نہ ہوتی کہ یہ لوگ میری تکذیب کر دیں گے تو میں ان کے باب میں جھوٹ کہہ دیتا ۔ خیر پہلی بات جو اُس نے مجھ سے پوچھی وہ یہ تھی کہ «اُس شخص کا تم میں خاندان کیسا ہے؟» میں نے کہا: «اُس کا خاندان تو ہم میں اعلیٰ ہے»۔ کہنے لگا کہ: «اچھا پھر یہ دعویٰ کہ میں پیغمبر ہوں اس سے پہلے تم لوگوں میں کسی نے کیا تھا؟» میں نے کہا: «نہیں»۔ کہنے لگا: «اُس کی پیروی امیر کر رہے ہیں یا غریب؟» میں نے کہا: «غریب»۔ «اس کے تابعدار لوگ روز بروز بڑھتے جا رہے ہیں یا گھٹتے؟» میں نے کہا: «گھٹتے نہیں بلکہ بڑھتے ہی جا رہے ہیں»۔ کہنے لگا: «پھر کوئی ان میں سے ایمان لا کر اُس کے دین کو برا سمجھ کر پھر جاتا ہے؟» میں نے کہا: «نہیں»۔ کہنے لگا: «جو بات اُس نے کہی (میں پیغمبر ہوں)، اس سے پہلے کبھی تم نے اُس کو جھوٹ بولتے دیکھا ہے؟»...
صفحہ 147 (اسکین 148.jpg)(Prophetic Attributes and Heraclius' Comprehension of Truth)
...میں نے کہا: «نہیں»۔ کہنے لگا کہ: «اچھا! وہ عہد شکنی بھی کرتا ہے؟» میں نے کہا: «نہیں، اب ہم سے اور اُس سے صلح کی ایک مدت ٹھیری ہے معلوم نہیں کہ وہ اس میں کیا کرتا ہے»۔ ابوسفیان نے کہا: مجھ کو کوئی بات اِس میں شریک کرنے کا موقع نہیں ملا، بجز اِس بات کے ۔ کہنے لگا: «اچھا! تم اُس سے کبھی لڑے بھی ہو؟» میں نے کہا: «ہاں»۔ «تمہاری اُس کی لڑائی کیسی ہوتی ہے؟» میں نے کہا: «ہم میں اور اُس میں لڑائی ڈولوں کی طرح ہے، کبھی وہ ہمارا نقصان کرتا ہے اور کبھی ہم اس کا»۔ کہنے لگا: «اچھا! وہ تم کو کیا حکم کرتا ہے؟» میں نے کہا: وہ یہ کہتا ہے: «بس اکیلے اللہ ہی کو پوجو اور کسی کو شریک نہ بناؤ اور باپ دادا کی (شرک کی) باتیں چھوڑ دو» اور ہم کو نماز پڑھنے، سچ بولنے، بدکاری [حرامکاری] سے بچنے اور ناتا جوڑنے کا حکم دیتا ہے ۔ تب ہرقل نے مترجم سے کہا کہ اس شخص سے کہہ کہ میں نے تم سے اُس کا خاندان پوچھا تو تم نے کہا عالی خاندان ہے، اور پیغمبر ہمیشہ قوم کے عالی خاندان میں بھیجے جاتے ہیں ۔ اور میں نے تم سے پوچھا یہ بات تم لوگوں میں اُس سے پہلے کسی نے کہی تھی تو تم نے کہا نہیں، اس سے میرا مطلب یہ تھا کہ اگر اُس سے پہلے کسی دوسرے نے بھی یہ بات کہی ہوتی (یعنی پیغمبری کا دعویٰ کیا ہوتا) تو میں یہ کہتا یہ شخص اگلی بات کی پیروی کرتا ہے ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ اُس کے بزرگوں میں کوئی بادشاہ گزرا ہے؟ تاکہ میں یہ سمجھ لوں کہ وہ شخص (پیغمبری کا بہانہ کر کے) اپنے باپ کی بادشاہت لینا چاہتا ہے ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ اِس بات کے کہنے سے پہلے تم نے کبھی اس کو جھوٹ بولتے سنا؟ تو تم نے کہا نہیں، تو اب میں نے یہ سمجھ لیا کہ ایسا کبھی نہیں ہو سکتا کہ...
صفحہ 148 (اسکین 149.jpg)(Caesar's Acknowledgment of Prophethood and Requisition of the Prophetic Epistle)
...وہ لوگوں پر جھوٹ باندھنے سے پرہیز کرے اور اللہ پر جھوٹ باندھے ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ امیر آدمیوں نے اُس کی پیروی کی یا غریبوں نے؟ تو تم نے کہا غریب لوگوں نے اُس کی پیروی کی ، اور پیغمبروں کے تابعدار اکثر غریب ہی ہوتے ہیں ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ تعداد میں وہ بڑھ رہے ہیں یا گھٹ رہے ہیں؟ تو تم نے کہا کہ وہ بڑھ رہے ہیں ، اور ایمان کا یہی حال رہتا ہے جب تک وہ پورا ہو ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کوئی اس کے دین میں آ کر پھر اس کو برا سمجھ کر پھر جاتا ہے؟ تو تم نے کہا نہیں ، اور ایمان کا یہی حال ہے جب اُس کی بشاشت دل میں سما جاتی ہے تو پھر دل سے نہیں نکلتی ۔ اور میں نے تم سے پوچھا کہ وہ عہد شکنی کرتا ہے؟ تو تم نے کہا نہیں ، پیغمبر ایسے ہوتے ہیں کہ وہ کبھی عہد نہیں توڑتے ۔ اور میں نے تم سے پوچھا وہ تم کو کیا حکم دیتا ہے؟ تو تم نے کہا کہ وہ یہ حکم دیتا ہے کہ اللہ کو پوجو اور اس کے ساتھ کسی کو شریک نہ بناؤ اور بت پرستی سے تم کو منع کرتا ہے اور نماز، سچائی اور حرامکاری سے بچے رہنے کا حکم دیتا ہے ۔ اگر جو تم کہتے ہو سچ ہے تو وہ عنقریب اس جگہ کا مالک ہو جائے گا جہاں میرے یہ دونوں پاؤں ہیں (یعنی ملکِ شام کا) اور میں جانتا تھا کہ وہ نبی پیدا ہونے والا ہے مگر یہ گمان نہ تھا کہ وہ تم میں سے ہو گا ۔ پھر اگر میں جانوں کہ میں اس تک پہنچ جاؤں گا تو اُس سے ملنے کی ضرور کوشش کروں گا ، اور اگر میں اُس کے پاس ہوتا (مدینہ میں) تو اس کے پاؤں دھوتا ، خدمت کرتا ۔ پھر اس نے حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا خط منگوایا ، جو آپ نے دحیہ کلبی کو دے کر بصرہ کے حاکم کو بھیجا تھا اور اس نے وہ خط ہرقل کو بھیجا تھا ۔ ہرقل نے اس کو پڑھا ، اس میں یہ لکھا تھا:—
صفحہ 149 (اسکین 150.jpg)(The Blessed Epistle to Heraclius and Abu Sufyan's Realization)
ابو سفیان نے کہا: جب ہرقل کو جو کہنا تھا وہ کہہ چکا اور خط بھی پڑھ لیا تو اُس کے پاس بہت شور و غل مچا ، آوازیں بلند ہوئیں اور ہم باہر نکال دیے گئے ۔ میں نے ساتھیوں سے کہا جب ہم باہر نکال دیے گئے: ابن ابی کبشہ (یعنی آنحضرت صلعم) کا تو بڑا درجہ ہو گیا، اس سے رومیوں کا بادشاہ بھی ڈرتا ہے ۔ اس روز سے مجھ کو برابر یقین ہو گیا کہ حضرت صلعم ضرور غالب ہوں گے ، یہاں تک کہ اللہ نے مجھ کو مسلمان کر دیا ۔
صفحہ 150 (اسکین 151.jpg)(The Physical Form of the Beloved ﷺ, Spiritual Togetherness, and Contemplation)
لفظ معنی کی طرف ، اسم مسمیٰ کی طرف ، مفہوم مصداق کی طرف رہنما ہوتا ہے ۔ لازم ملزوم کی جانب ، خواص ذات کی جانب موصول ہوتے ہیں ۔ نیک کے خیال سے نیکی ، بد کے خیال سے بدی پیدا ہوتی ہے ۔ بادشاہ کا خیال اپنی جبروت سے متاثر کرتا ہے ، محبوب کے خیال سے جذبۂ محبت کی تحریک ہوتی ہے ، استاد کے خیال سے عزت و حرمت پیدا ہوتی ہے ، مرشد کے خیال سے دل میں عظمت و ہدایت پیدا ہوتی ہے ۔ جس میں تمام خوبیاں ہوں اس کے خیال سے کیا تمام احساسات و جذبات متحرک نہ ہوں گے؟ کون حق شناس شک کرتا ہے؟ ذاتِ سامی سمات ، ختمِ نبوت و رسالت ، مظہرِ اتم ، خلیفۂ اعظم ہے ۔
کس پر صادق آتا ہے؟ كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ امرِ خداوندی ہے ۔ معیتِ جسمی بھی ہوتی ہے ، مثالی و روحی بھی ۔ جس قدر محبت بڑھے گی ذاتِ مستجمعِ کمالات سے تاثر زیادہ ہو گا ۔ معیتِ جسمی صحابۂ کرام سے خاص...
صفحہ 151 (اسکین 152.jpg)(From Contemplation of the Beloved to Direct Witnessing — Blessings and Vision)
خدائے عزوجل کا سچا وعدہ ہے ، جس کے دل میں، دماغ میں، آنکھوں میں خدا کا محبوب بس گیا ہو خدائے تعالیٰ اُس کو عذاب کرے گا؟ نہیں! ہرگز نہیں! محبوب کی تصویر محبوب ہوتی ہے ، اُس کا فریم بھی محبوب ہوتا ہے ۔
برساؤ تیر مجھ پر مگر یہ بھی جان لو❖پہلو میں دل ہے دل میں تمہارا خیال ہے
خیال ترقی کرتا ہے، متصل سے منفصل، مقید سے مطلق، تصور سے شہود تک پہنچ جاتا ہے ۔ جو طالبِ دیدار ہوتے ہیں وہ بے قرار رہتے ہیں ۔ درود کے مختلف صیغے پڑھتے ہیں ، دیدار کے لئے نمازیں پڑھتے ہیں ، خیالِ محبوب میں محو و محق ہو جاتے ہیں ، خواب ہو یا بیداری اُس کی لو ہے کہ لگی رہتی ہے ۔
آنکھوں میں نور بن کے آ دل میں سرور بن کے آ❖بن کے حیاتِ جاوداں تو میری جان میں بھی آ
(حسرت)
محبوب کے خیال میں سوتے ہیں، محبوب کے خیال میں جاگتے ہیں:
میں سو جاؤں یا مصطفےٰ کہتے کہتے❖کھلے آنکھ صلِّ علیٰ کہتے کہتے
آخر میں دیدارِ یار سرمۂ دیدۂ انتظار ہوتا ہے ۔ گفتارِ دلدار، آویزۂ گوشِ حق نیوش ۔ جن کے دل میں مرض ہے، خیالِ حبیب کو بد سے بدتر سمجھتے ہیں ، یاوہ سرائی، ہرزہ درائی کرتے ہیں ، مگر عاشق کب مانتا ہے؟ نماز میں صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کہتا ہے اور محبوب کی صورت...
صفحہ 152 (اسکین 153.jpg)(Contemplation of the Beloved in Prayer and Hind ibn Abi Halah's Shamā'il Narrative)
...دیکھتا ہے ، التحیات پڑھتا ہے تو محبوب کو دیکھتا ہے اور دیکھ کر «السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ» کہتا ہے ۔ یہ تصور، دیدارِ حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ایک کوشش ہے ۔
جنابِ سبطِ مصطفےٰ امام حسن مجتبیٰ سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہما کے بھائی [فرزند] حضرت ہند بن ابی ہالہ کے پاس جاتے ہیں، فرماتے ہیں: «ماموں! ماموں! حبیبِ خدا رسولِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا حلیہ بیان کرو کہ اس سے پیوستہ رہوں، اس کے خیال میں سرگشتہ رہوں»۔ ہند فرماتے ہیں:—
حلیہ مبارک
آپ کا قدِ مبارک نہ بالکل طویل تھا نہ قصیر بلکہ میانہ قد مائل بہ طول ۔ رنگ گندمی سرخی لیا ہوا ، غصہ یا خوشی میں بالکل سرخ جیسے کسی نے انار کے دانے رخسار میں توڑ دیئے ہیں ۔ نہ زیادہ موٹے نہ زیادہ دبلے، گٹھیلا مضبوط بدن ۔ سر کے بال گھونگھر والے، چھوڑ دیتے تو شانوں تک آ جاتے، چڑھا دیتے تو کان کی لو تک پہنچ جاتے ۔ چہرہ کتاب رو گولائی لیا ہوا ، ایسا چمکتا جیسے چودھویں رات کا چاند ۔ پیشانی مبارک اونچی چوڑی ہلالی وضع کی، بیچ میں ایک رگ سبز رنگ کی غصہ میں خون سے بھر جاتی اور صاف نمایاں ہو جاتی ۔ باریک کمانی لمبے ابرو ، دونوں ابروؤں کے درمیان ہلکے سے بال ، نزدیک والا متصل ابرو سمجھتا اور دور والا منفصل ابرو ۔ آنکھیں بڑی بڑی، سپیدی نہایت سپید...
صفحہ 153 (اسکین 154.jpg)(Completion of the Prophetic Description and Hasrat's Devotional Ode)
...سیاہی نہایت سیاہ، آنکھوں میں گلابی ڈورے، کوئے کھلے ہوئے، پلکیں گھنی لمبی لمبی، پپوٹیاں سیاہ جیسے کسی نے سرمہ لگایا ہے ۔ ناک بلند استخواں سامنے کی طرف جھکی ہوئی ۔ رخسارے نہ زیادہ پچکے ہوئے نہ زیادہ ابھرے ہوئے ۔ دہانہ کشادہ ۔ دندانِ مبارک براق، جدا جدا، ہنستے تو ایک نور نکلتا معلوم ہوتا ۔ زبان مبارک سرخ ۔ ریش مبارک گھنی سیاہ سیاہ، ساٹھ سال کے قریب تقریباً بیس بال سپید ہو گئے تھے ۔ گردن سپید جیسے چاندی کی صراحی، سینہ کشادہ، شکم ہموار، جسم قوی، جوڑ بند چوڑے، ہتھیلیاں نرم کشادہ، انگلیاں پُر گوشت، ناف سے سینے تک بالوں کا ایک باریک خط، جسم پر بال بہت کم، کھڑاواں نرم تلوے، پنجہ چوڑا، ایڑی چھوٹی ۔ چلتے تو قدم اٹھا کر تیز چلتے، ایسا معلوم ہوتا جیسے اوپر سے اترتے ہیں ۔ مڑتے تو بالکل مڑتے، کن اکھیوں سے نہ دیکھتے ۔ نظر زمین کی طرف جھکی ہوئی، کسی پر نظر جما کر نہ دیکھتے ۔ دونوں شانوں کے درمیان خاتمِ نبوت ۔ دل کے سخی، زبان کے سچے، طبیعت کے نرم، صحبت کے بڑے کریم ۔ ناگہاں دیکھنے والا آپ کو دیکھ کر مرعوب ہو جاتا، ملتا جلتا تو والہ و شیدا ہو جاتا ۔ سرکار کا حلیہ مبارک بیان کرنے والا یہی کہتا ہے کہ ایسی پیاری صورت نہ کبھی دیکھی اور نہ آئندہ کبھی دیکھنے کی امید ہے ۔ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ عَلَى قَدْرِ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ
سراپا نور کی تنویر، مجسم خُلق کا پتلا❖کسی کی ایسی صورت ہے؟ کسی کی ایسی سیرت ہے؟
جمال اک شان ہے تیری، جلال اک شان ہے تیری❖عجب تصویرِ قدرت ہے کہ جس میں ضو نہ ظلمت ہے
(حسرت حیدرآبادی)
صفحہ 154 (اسکین 155.jpg)(The Life of the Beloved ﷺ — Apportionment of Time and Pastoral Care for the Community)
جگر گوشۂ رسول جناب امام حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے حضرت رسولِ مقبول کی برآمدی اور نشست کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: جب سرکار اپنے کاشانہ کو مراجعت فرماتے تو اپنی تشریف آوری کو تین حصوں میں تقسیم کرتے: (۱) ایک حصہ خدا کے لئے (۲) ایک حصہ اہل کے لئے (۳) ایک حصہ خود کے لئے خاص ۔ اصحاب کے توسط سے عوام کو اس سے حصہ پہنچایا جاتا ۔ لوگوں سے کوئی وقت اٹھا نہیں رکھتے ۔ آپ (سرکار) کی سیرت امت کے ساتھ یہ تھی کہ گھر میں داخل ہونے کی اجازت سرفراز فرماتے تو اہل فضل کو ترجیح دیتے ۔ دین میں جس کو جتنا زیادہ فضل ہوتا (اُس کو دربارِ پُر انوار میں) زیادہ بار ملتا ۔ بعض لوگوں کی دو حاجتیں ہوتیں، بعض کے زیادہ ۔ آپ ان کی (زیادہ حاجت والے) کی طرف توجہ فرماتے اور ان کو ایسے امور کی طرف توجہ دلاتے جن سے اُن کی اصلاح ہو ۔ امت کو توجہ دلاتے کہ ضروری امور کی نسبت سوال کریں اور فرماتے: جو حاضر ہے وہ غائب کو تبلیغ کرے اور جو مجھ تک اپنی حاجت پیش نہیں کر سکتا اس کی حاجت کی مجھے اطلاع کر دے ، کیونکہ حاکم کے پاس جس نے ایسے بے کس کا معروضہ پہنچا دیا جس کو وہ پہنچا...
صفحہ 155 (اسکین 156.jpg)(Noble Virtues — Moderation, Social Grace, and Universal Benevolence)
...نہیں سکتا تھا تو اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کو ثابت قدم رکھے گا ۔ آپ کے پاس اس کے سوا کسی قسم کا ذکر نہیں ہوتا نہ آپ اُس کے سوا قبول ہی فرماتے تھے ۔ لوگ تلاشِ سیرابی میں آتے اور بے پیئے نہ جاتے۔ لوگ سرکار کے دربار سے نکلتے تو پیشوا اور رہنما بن کر نکلتے ۔ میں نے اُن سے (یعنی حسین علیہ السلام نے علی علیہ السلام سے) آپ صلعم کی برآمدی کے متعلق سوال کیا کہ باہر جلوہ گری ہوتی تو کیا کیا کرتے؟ (حضرت مولیٰ نے) فرمایا: بیکار بات سے زبان کو روکتے ، الفت پیدا کرتے ، نفرت نہ دلاتے ، ہر قوم کے شریف کی تکریم کرتے اور اس کو ان پر حاکم بناتے ، لوگوں کو (خدا سے) ڈراتے ، خود بھی لوگوں سے ہوشیار رہتے مگر بشاشت و اخلاق سے پہلوتہی نہ فرماتے ، اصحاب کی خبرگیری فرماتے ، لوگوں کے عام احوال سے سوال فرماتے ، اچھی بات کو اچھی فرماتے اور اس کو تقویت دیتے ، بری بات کو بری بتاتے اور اس کی کمزوری ثابت فرماتے ، ہر کام میں اعتدال یہ نہیں کہ کبھی کچھ کبھی کچھ ، بہت سے کام عمداً اس خیال سے نہ کرتے کہ ایسا نہ ہو کہ لوگ کرنا شروع کریں اور ملول ہو کر چھوڑ دیں ، ہر نیک عمل کے لئے تیار ، نہ حقوقِ خلق میں کوتاہی کرتے اور نہ حد سے تجاوز کرتے ۔ حضرت کے قریب وہی لوگ رہتے جو زیادہ نیک تھے ۔ حضرت صلعم کے پاس وہی شخص افضل سمجھا جاتا تھا جس کی خیرسگالی لوگوں سے عام ہو ، اسی شخص کا حضرت کے پاس بڑا مرتبہ تھا جو غمخواری و ہمدردی کرتا ۔ حضرت امام حسین نے عرض کیا (یعنی جنابِ علی مرتضیٰ سے) کہ آپ ﷺ کی مجلس کا کیا حال تھا؟ آپ نے فرمایا کہ...
صفحہ 156 (اسکین 157.jpg)(The Etiquette of the Prophetic Assembly and Sublime Moral Attributes)
...رسول اللہ صلعم نہ مجلس سے اٹھتے نہ مجلس میں بیٹھتے مگر یہ کہ سب خدا کی یاد کرتے ۔ جب کسی قوم کے پاس پہنچتے تو جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے اور اسی کا حکم بھی دیتے ۔ ہر ایک ہمنشیں کو اس کا حق دیتے ، ہر ہمنشیں یہی سمجھتا کہ حضرت کے پاس اس سے زیادہ کوئی عزیز نہیں ہے ۔ جو حضرت کے پاس رہتا یا کسی حاجت میں گفتگو کرتا تو آپ صبر کرتے ، یہاں تک کہ وہ خود چلا جاتا ۔ آپ سے کوئی حاجت طلب کرتا تو اس کو پوری کر دیتے یا اس کی فہمائش کر دیتے ۔ آپ کے اخلاق میں سب کی گنجائش تھی ، آپ سب کے حق میں ایسے تھے جیسے بیٹوں کے حق میں باپ ۔ آپ کے پاس سب برابر تھے ۔ آپ کی مجلس علم و حیا، صبر و امانت کی مجلس تھی ، کسی کی آبرو پر حملہ نہ کیا جاتا ، کوئی خبر باہر نہ جاتی ، تمام لوگ برابر تھے ، صرف تقویٰ سے فضیلت سمجھی جاتی ، باہم تواضع کرتے ، بڑوں کی توقیر کی جاتی اور حاجت مند کو ترجیح دی جاتی ، مسافر کی رعایت کرتے ۔
جناب امام حسین علیہ السلام حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حبیبِ خدا محمد مصطفےٰ صلعم ہمیشہ ہنس مکھ، خوش اخلاق، نرم طبیعت تھے ، نہ درشت نہ سخت ، چیخ کر بات نہ کرتے ، فحش سے زبان نا آشنا ، کسی کو عیب نہ لگاتے ، کبھی بخل کو اس دربار میں راہ نہ تھی ، کسی کی بری بات نہ ڈھونڈتے ، جس چیز کو جی نہ چاہتا اس سے انجان ہوتے مگر لوگوں کو نہ مایوس کرتے نہ روکھا جواب دیتے ۔ تین چیزیں خود نہ کرتے: (۱) کسی کی مذمت نہ کرتے (۲) تکبر نہ کرتے (۳) بیکار باتوں میں مشغول نہ...
صفحہ 157 (اسکین 158.jpg)(The Forbearance and Tenderness of the Prophet ﷺ and the Testimony of Anas ibn Malik)
...ہوتے ، اور اسی بات پر گفتگو فرماتے جس میں ثواب کی امید ہوتی ۔ جب سرکار کلام فرماتے ، ہمنشیں خاموش گردن جھکائے رہتے گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں ۔ جب آپ خاموش ہو جاتے تو لوگ معروضہ کرتے ۔ سرکار کے حضور میں لوگ آپس میں گفتگو میں نہ جھگڑتے ، کوئی بولتا تو سب خاموش ہو جاتے ، پہلے کی بات ختم ہوتی تو دوسرا بولتا ۔ جس بات سے لوگ ہنستے آپ بھی ہنستے ، جس امر سے لوگ تعجب کرتے آپ بھی تعجب کرتے ، پردیسی آدمی سوال میں یا گفتگو میں درشتی کرتا تو آپ برداشت کرتے ۔ سیدتنا عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ حضرت نے اپنے دستِ مبارک سے کسی کو نہ مارا مگر جہاد فی سبیل اللہ میں ، نہ آپ نے نوکر کو مارا نہ عورت کو ۔ خادمِ رسولِ مقبول صلعم انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ: «میں نے رسول اللہ صلعم کی دس سال خدمت کی مگر آپ نے کبھی منہ سے اُف تک نہ کی ، جس چیز کو میں نے کیا کبھی آپ نے یہ نہیں فرمایا کہ تو نے یہ کیوں کیا اور کبھی یہ بھی نہ فرمایا کہ تو نے یہ کیوں نہ کیا؟ رسول اللہ صلعم کے اخلاق سب سے اچھے تھے ، میں نے خز کو یا ابریشم کو یا کسی چیز کو نہ چھوا جو حضرت کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو ، نہ مشک سونگھی نہ عطر نہ کوئی خوشبو جو (میرے آقا) رسول اللہ صلعم کے پسینہ سے زیادہ خوشبودار ہو»۔
صفحہ 158 (اسکین 159.jpg)(Hazrat Abu Bakr Siddiq — Physical Form, Precedence in Faith, and Supreme Valor)
آپ کا نام عبداللہ ، لقب عتیق ، خطاب صدیق اور کنیت ابوبکر ہے ۔ آپ کے والد کا نام عثمان اور کنیت ابو قحافہ ، آپ کا نسب رسول اللہ صلعم سے مرہ میں جا ملتا ہے ۔ حضرت ابوبکر صدیق کی عمر رسول اللہ صلعم سے دو سال دو ماہ کم تھی ۔ غرض رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انتقال (۶۳) سال کی عمر میں ہوا تو ابوبکر صدیق کا انتقال بھی اسی عمر میں ہوا ۔ آپ کا رنگ گورا ، بدن چھریرا ، رخسار ہموار ، آنکھیں جھکی ہوئی ، انگلیوں پر گوشت کم اور داڑھی کھچڑی تھی ، مہندی کا خضاب کرتے تھے ۔ ابتدا میں ہزارہا روپیوں کے مالک تھے مگر تمام دھن دولت رسولِ خدا صلعم اور اسلام کی خدمت کے لئے صرف کر دیا ۔ سب سے پہلے ایمان لائے ، ادھر رسولِ خدا نے اپنے پیغمبر ہونے کی اطلاع دی ، اُدھر صدیقِ اکبر نے آپ کی تصدیق کی ۔ سفر میں حضر میں کبھی ساتھ نہ چھوڑا ۔ ایک دفعہ حضرت علی مرتضیٰ نے پوچھا: «سب سے بہادر کون ہے؟» لوگوں نے عرض کیا: «آپ ہیں»۔ حضرت مولیٰ نے فرمایا: «سب سے بہادر ابوبکر ہیں ، جنگِ بدر میں جب رسولِ خدا صلعم عریش یعنی منڈوے کے نیچے بٹھائے...
صفحہ 159 (اسکین 160.jpg)(Guarding the Prophet, Abu Bakr's Preeminence, and the Caliphate)
...گئے تو ابوبکر پاس کھڑے آپ کی حفاظت کر رہے تھے اور چاروں طرف سے دشمنوں کو روک رہے تھے»۔ میرے خیال میں صدیقِ اکبر گول کیپر ہیں اور حضرت علیؓ فارورڈ ۔ گول کیپر کی معمولی غلطی کھیل ہی کو ختم کر دیتی ہے ۔
ظاہر ہے جو شخص تمام عمر رسولِ خدا صلعم کی خدمت میں رہا ہو، مختلف اقوام سے تجارت کی ہو، اس کے معلومات کے کیا کہنے؟ صحابہ میں اختلاف ہوتا تو فیصلہ صدیقِ اکبر کی رائے پر ہوتا ۔ بڑے نسابہ یعنی تمام لوگوں کے نسب سے واقف ، بہترین معبر یعنی تعبیرِ خواب دینے والے تھے ۔ خلافت کے زمانہ میں کھانے کپڑے کے اخراجات کے سوا کچھ نہ لیا ۔ آپ کی خلافت کے متعلق اتنا کہنا کافی ہے کہ رسولِ خدا صلعم کا انتقال دفعۃً تو ہوا نہیں ، آٹھ دس دن تک ابوبکر صدیق امامت کرتے رہے ۔ حضرت علی فرماتے ہیں: «رسول اللہ صلعم نے دین کے کام یعنے امامت کے لئے آپ کا انتخاب فرمایا ، اور ہم نے اُن کو دنیا کے کاموں یعنی خلافت کے لئے منتخب کیا»۔ بہرحال دو برس چند مہینے خلافت کا کام بلا اختلاف انجام دیا ، اور آخر میں غمِ حبیب میں گھل گھل کر جان دی رضی اللہ عنہ وأرضاه عنا آمین (تاریخِ رحلت ۲۲ جمادی الثانی ۱۳ ہجری) ۔
جب جناب صدیقِ اکبر کا انتقال ہوا تو جناب مولیٰ علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور ذیل کی تقریر فرمائی ۔ تقریرِ مذکور نہایت...
صفحہ 160 (اسکین 161.jpg)(Eulogy of Mawla Ali al-Murtada upon the Demise of Siddiq al-Akbar — Prologue and Narration)
فصیح وبلیغ عربی میں ہے ۔ میں اس تقریر دل پذیر کو ترجمہ کے ساتھ ہدیہ ناظرین کرتا ہوں ۔ اس تقریر سے صحابہ کرام میں کمال محبت اور نہایت الفت کا پتہ چلتا ہے اور جناب صدیق اکبر کے اسلامی کارناموں پر روشنی پڑتی ہے ۔
اسید بن صفوان صحابی رسول اللہ صلعم سے روایت ہے کہ انھوں نے بیان کیا جب ابوبکر صدیق کی وفات ہو گئی تو لوگوں نے ان پر کپڑا اڑھایا اور مدینے میں رونے کا شور برپا ہوا اور لوگ ایسے مدہوش ہو گئے جیسے رسول مقبول صلعم کی وفات کے دن ہو گئے تھے۔ جناب علی مرتضیٰ جلد جلد روتے اور «اِنَّا لِلَّهِ وَاِنَّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْنَ» پڑھتے تشریف لائے۔ آپ یہ فرمارہے تھے: آج خلافتِ نبوت باقی نہ رہی۔ پھر اس گھر کے دروازے پر پہنچ کر ٹھیر گئے جس میں ابوبکر صدیق تھے۔
صفحہ 161 (اسکین 162.jpg)(Merits and Virtues of Siddiq al-Akbar as Proclaimed by Ali al-Murtada)
پھر یوں فرمایا: اے ابوبکر! تم پر خدا رحم فرمائے۔ تم سب سے پہلے اسلام لائے اور نسبت دوسروں کے تمہارا ایمان زیادہ خالص اور تمہارا یقین زیادہ تھا ۔ تمہارے کارنامے بڑے تھے ۔ تم اسلام پر زیادہ مائل تھے ۔ رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کے زیادہ نگہبان تھے ۔ اصحابِ رسول کو تمہاری جانب سے کوئی کھٹکا نہ تھا ۔ دوسروں سے تمہاری صحبتِ رسول بہتر تھی، تمہارے مناقب دوسروں سے عظیم الشان تھے، تمہارا درجہ دوسروں سے اعلیٰ تھا، تم کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ قربت تھی، تم حضرت سے رنگ ڈھنگ، عادات و اخلاق میں زیادہ مشابہ تھے، تمہاری منزلت دوسروں سے...
صفحہ 162 (اسکین 163.jpg)(Confirmation of Prophethood, Companionship of the Cave, and Rightful Caliphate)
...سے زیادہ بلند تھی ۔ حضرت کے پاس تمہاری بزرگی زیادہ تھی اور حضرت کے تم زیادہ معتمد علیہ رہے تھے ۔ خدائے تعالیٰ تم کو جزائے خیر دے اسلام کی طرف سے، رسولِ خدا کی طرف سے، تمام مسلمانوں کی طرف سے۔ تم نے رسولِ مقبول صلی اللہ علیہ وسلم کی اس وقت تصدیق کی جبکہ آپ کی دوسروں نے تکذیب کی، اس لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے تمہارا نام صدیق رکھا۔ خدائے تعالیٰ نے فرمایا: «وَالَّذِي جَاءَ بِالصِّدْقِ» یعنی محمد «وَصَدَّقَ بِهِ» یعنی ابوبکر۔ تم نے حضرت کی غمخواری کی جبکہ دوسروں نے بخل کیا ۔ تم حضرت کے ساتھ تھے جبکہ دوسرے بیٹھے دیکھ رہے تھے ۔ سختی میں تم نے حضرت کا اچھا ساتھ دیا۔
...غار میں، منزل و سفر میں۔ دونوں میں کے تم ایک ہو۔ تم ہجرت اور جنگ گاہ میں حضرت کے رفیق تھے ۔ حضرت کی امت میں تم نے بہترین قائم مقامی کی جبکہ لوگ مرتد ہو گئے اور تم نے دین خدا کو ایسا قائم رکھا کہ کسی نبی کے خلیفہ نے قائم نہیں رکھا ۔ تم نے حضرت کی تقویت کی جبکہ دوسرے اصحاب ضعیف ثابت ہوئے ۔ تم میدان میں نکلے جبکہ دوسروں نے کمزوری ظاہر کی ۔ تم اٹھ کھڑے ہوئے جبکہ دوسروں نے سستی کی ۔ تم طریق رسول اللہ صلعم پر اڑے رہے ۔ تم حضرت کے پیچھے قائم مقام تھے تم سے کسی نے کشمکش نہ کی ۔ باوجود منافقین کے زعم، حاسدین کے طعن، فاسقین کی کراہت، کافرین کے غیض و غضب کے، تم کام کو لے کھڑے ہوئے...
...جب لوگوں نے ہمت ہار دی ۔ تم خدا کے نور کو لے چلے ۔ جب اور لوگ ٹھہر گئے، لوگوں نے تمہاری اتباع کی اور ہدایت پائی ۔ تمہاری آواز بہت پست تھی، تمہارا خوف بلند پایہ تھا ۔ تم کم گو تھے، تمہاری گفتگو حق تھی، تمہارا یقین قوی تھا ۔ تمہارا دل شجاع تھا ۔ اور عقل خوب درست تھی ۔ تم کاموں کے نشیب و فراز کو خوب جانتے تھے، بخدا تم دین کے لیئے شہد کی مکھیوں کی رانی تھے۔ اولاً جبکہ لوگ اس سے جدا ہو گئے اور آخراً جبکہ لوگوں نے روگردانی کی ۔ تم مسلمانوں کے لئے مہربان باپ تھے جب وہ تمہارے عیال بنے ۔ تم نے اتنا بار اٹھایا کہ لوگ اس کے اٹھانے سے عاجز و ضعیف تھے، تم نے اس کی حفاظت کی جس کو...
...لوگوں نے ضائع کیا۔ تم نے وہ یاد رکھا جس کو لوگ بھول گئے ۔ تم تیار و مستعد ہو گئے جب لوگوں نے روکا، تم نے صبر کیا جب لوگ بیقرار ہو گئے، لوگوں کے جو جو مقاصد تھے اس کو تم نے پا لیا ۔ لوگوں نے تم کو ایسا پایا کہ جس کی اُن کو امید نہ تھی ۔ تم کافروں کے حق میں برستا عذاب تھے اور مسلمانوں کے لئے بارش اور سرسبزی۔ تم نے فضائل حاصل کئے اور تمہاری حجت میں کوئی علت و سقم نہ نکلا۔ تمہاری بصیرت ضعیف نہ ہوئی، تمہارے نفس نے نہ بزدلی کی نہ خیانت ۔ تم ایسے تھے جیسے پہاڑ کہ سخت ہوائیں اسے ہلا نہیں سکتیں اور زلزلے اس کو جگہ سے ہٹا نہیں سکتے، جیسا کہ حضرت رسولِ مقبول صلعم نے فرمایا...
...اور مال دونوں میں محسن تھے اور جیسا کہ رسول اللہ صلعم نے فرمایا: بدن کے ضعیف اور کارِ خدا میں قوی و توانا۔ تم اپنے جی میں فروتن، خدا کے پاس بزرگ، زمین میں بڑے، مسلمانوں میں جلیل القدر۔ کسی کو تم میں عیب جوئی کا موقع نہ ملا، نہ کسی کہنے والے کو چشمک کا مقام، نہ کسی کو تم میں سستی۔ ذلیل تمہارے پاس قوی و عزت مند تھا کہ اس کا حق دلائیں، قوی عزت مند تمہارے پاس ضعیف تھا کہ اس سے حقدار کا حق لیں، اس امر میں قریب و بعید تمہارے پاس دونوں برابر تھے۔ تمہاری روش حق اور راستی تھی، تمہارا قول حکم اور قطعی امر تھا، تمہارا کام غنیمت اور پختہ ارادہ تھا، تمہارا اسلام پختہ اور ثابت تھا، تم نے...
بہت دور تک تقدم اور پیشوائی کی اور اپنے پیچھے والوں کو بہت تھکا دیا کہ تم تک پہنچیں، تم نے بھلائی کی طرف واضح کامیابی حاصل کی۔ کوئی رو کر تم کو نہیں پا سکتا کیونکہ تم اس سے بزرگ تر ہو۔ تمہاری مصیبت آسمانوں میں بڑی ہے، تمہاری موت کے صدمہ نے لوگوں کو شکستہ کر دیا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد مسلمانوں پر کوئی مصیبت نہ پڑے گی جو تمہارے انتقال کی مصیبت کے برابر ہو۔ تم دین کی عزت اور اس کی پناہ گاہ تھے اور مسلمانوں کے لئے قلعہ اور انس تھے، منافقوں کے حق میں کبھی سخت اور کبھی نرم تھے [یا غیظ و غضب تھے]، اللہ تعالیٰ تم کو تمہارے نبی صلعم سے ملا دے اور تمہارے اجر سے ہم کو محروم نہ کرے اور تمہارے بعد ہم کو بے راہ نہ کرے، إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔
سیدنا الامام جعفر الصادق علیٰ جدہ وعلیہ السلام والرضوان، آپ کی ولادت باکرامت مدینہ منورہ میں ۸۰ھ ہجری میں اور بعض روایات میں ۸۳ھ میں ہوئی۔ آپ کی کنیت ابو عبد اللہ اور بعض روایات میں ابو اسمعیل ہے۔ آپ کے القاب الصادق اور الفاضل اور الطاہر ہیں۔ آپ کا پدری سلسلہ نسب یہ ہے:
الامام جعفر الصادق ابن الامام محمد الباقر بن الامام زین العابدین ابن الامام حسین ابن علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہم۔ اور سلسلہ مادری یہ ہے: الامام جعفر الصادق ابن ام فروہ بنت قاسم بن محمد بن خلیفۃ رسول اللہ سیدنا ابی بکر الصدیق رضوان اللہ علیہم۔ ونیز الامام جعفر الصادق ابن ام فروہ بنت اسماء بنت عبد الرحمن بن سیدنا ابی بکر الصدیق رضوان اللہ علیہم اجمعین۔
آپ کا سلسلہ باطنی امام محمد الباقر سے ہے ان کو بیعت امام علی...
صفحہ 169 (اسکین 170.jpg)(Confluence of Two Rivers: Qadiri & Naqshbandi Chains, Disciples, and Abu Hanifah)
...زین العابدین سے ان کو امام ابو عبد اللہ حسین سے ان کو امام ابو الحسن علی المرتضیٰ سے ونیز آپ کو سیدنا قاسم سے ان کو سلمان فارسی سے اور ان کو ابوبکر الصدیق سے، پس آپ الصادق من الصدیقین ظاہراً و باطناً ہیں۔
آپ سے کسی نے صدیق اکبر کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا: «لَقَدْ وَلَدَنِي الصِّدِّيقُ مَرَّتَيْنِ» یعنی بواسطہ ام فروہ و اسماء کے۔ آپ میں دادا کا علم و معرفت اور نانا کا اخلاص و عبودیت جمع ہو گئے ہیں۔
آپ کی ذات عالی صفات سلسلہ عالیہ قادریہ، نقشبندیہ کی کمانے والی ہے کیونکہ سلسلہ عالیہ قادریہ میں آپ سے موسیٰ کاظم کو فیض پہنچا ہے اور سلسلہ نقشبندیہ میں بایزید بسطامی کو۔ آپ کے ایک کمترین غلامان کا سلسلہ پدری آپ کے نانا امام قاسم بن محمد کو اور سلسلہ قادری بواسطہ امام موسیٰ المبرقع ثم الامام محمد الجواد آپ کی ذاتِ سامی سمات کو پہنچتا ہے اور وہ بطریقہ قادریہ و نقشبندیہ آپ کے رشتۂ غلامی میں بھی وابستہ ہے۔
فی الجملہ نسبتی بہ تو کافی بود مرا❖بلبل ہمین کہ قافیۂ گل شود بس است
(حسرتؔ)
آپ کے تلامذہ یحییٰ بن سعید، ابن جریج، امام مالک بن انس، سفیان ثوری، ابن عیینہ، ابو ایوب سجستانی ہیں۔ سچ یہ ہے کہ حضرت امام ابو حنیفہ، حضرت امام محمد الباقر اور امام جعفر الصادق دونوں کے شاگرد ہیں۔ حضرت امام ابو حنیفہ دو سال تک...
صفحہ 170 (اسکین 171.jpg)('Were it not for the Two Years' — Offspring, Passing, and Miraculous Feats)
...حضرت امام جعفر الصادق کے فیضِ صحبت سے بہرہ اندوز ہوئے ۔ حضرت امام ابو حنیفہ ان دو برسوں کے متعلق فرماتے ہیں: «لَوْلَا السَّنَتَانِ لَهَلَكَ النُّعْمَانُ» یعنی یہ دو سال نہ ہوتے تو نعمان ہلاک ہو جاتا۔ ابو حنیفہ کو اکثر لوگ مقلدینِ قیاس سمجھتے ہیں لیکن ان کا قیاس اوروں کے قیاس کی طرح نہ تھا ۔ ان کے سینے میں باطنی فیوض تھے ۔ ان کا قیاس الہام سے کچھ کم نہ تھا ۔ وہ امام باقر اور امام جعفر کے شاگرد رشید تھے۔
آپ کا بواب المفضل بن عمر ہے۔ آپ کا شاعر السید الحمیری ہے۔ آپ کا معاصر، منصور خلیفہ عباسی ہے۔ صاحبزادے: (۱) امام محمد (۲) امام اسمعیل (۳) امام عبد اللہ (۴) امام موسیٰ الکاظم (۵) امام اسحاق ہیں۔ ان میں سے بواہیر امام اسمعیل کو مانتے ہیں اور اثنا عشریہ صرف امام موسیٰ الکاظم کو۔ آپ کی ایک صاحبزادی ہیں سیدہ فروہ۔ حضرت امام جعفر الصادق رضی اللہ عنہ کی وفاتِ حسرت آیات ماہِ شوال ۱۴۸ھ مدینہ منورہ میں ہوئی (بعض روایات میں ۱۵ رجب، بعض میں ۲۵ رجب)۔ آپ کی عمر مبارک ۶۸ سال تھی۔ بعض کا خیال ہے کہ منصور کے زمانہ میں آپ کو زہر دیا گیا۔ جنت البقیع میں قبۂ اہل بیت میں مدفون ہیں جس قبہ میں امام حسن، امام علی زین العابدین، امام محمد الباقر دفن ہیں اسی میں آپ بھی دفن ہیں۔ رضوان اللہ علیہم اجمعین۔
حالاتِ کرامت آیات
ربیع وزیر خلیفہ منصور عباسی کہتا ہے کہ منصور نے ۱۴۷ھ (یا ۱۴۴ھ) میں حج کیا۔ مدینہ منورہ میں بھی حاضر ہوا۔ ایک دن ربیع سے کہا کسی کو بھیج کر جعفر بن محمد کو بلائے...
صفحہ 171 (اسکین 172.jpg)(Before the Abbasid Caliph al-Mansur — Prophetic Forgiveness and Moral Courage)
..."خدا مجھے قتل کرے اگر اُسے قتل نہ کروں"۔ ربیع انجان ہو گیا کہ یاد ہی نہ رہا۔ دوسرے دن منصور نے پھر کہا اور ربیع کو سخت درشت کہا۔ ربیع نے امام جعفر کو بلایا۔ جب آپ تشریف لائے تو عرض کیا: یا ابا عبد اللہ! خدا کو یاد فرمائیے کیونکہ آپ کو اس شخص نے بلایا ہے جس کے شر کو خدا کے سوا کوئی دفع نہیں کر سکتا، میرے خیال میں آپ کی سلامتی خطرے میں ہے۔ امام جعفر نے کہا: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»۔ پھر ربیع حضرت امام جعفر کو منصور کے پاس لے گیا۔
منصور نے آپ کو دیکھا تو سخت گوئی شروع کی کہنے لگا: یا عدو اللہ! (نقلِ کفر کفر نہ باشد) اہل عراق نے تجھے اپنا امام بنا لیا ہے، اپنے مال کی زکوٰۃ تیرے پاس بھیجتے ہیں، میری سلطنت کو تباہ کرنا چاہتا ہے اور تو میرے لئے آفات کی تلاش کرتا ہے۔ تجھے قتل نہ کروں تو خدا مجھے قتل کرے! امام جعفر نے فرمایا: خدائے تعالیٰ نے سلیمان علیہ السلام کو عطایا سے سرفراز کیا تو انھوں نے شکریہ ادا کیا۔ ایوب علیہ السلام مبتلائے بلا ہوئے تو صبر کیا۔ یوسف علیہ السلام پر ظلم کیا گیا تو انھوں نے معاف کر دیا۔ یہ سب خدائے تعالیٰ کے پیغمبر ہیں۔ تمہارا نسب اُن سب سے ملتا ہے۔ ان کی رفتار و کردار تمہارے لئے بہترین نمونہ ہے۔
منصور نے کہا: ہاں! یا ابا عبد اللہ! یہاں میرے پاس آؤ۔ پھر کہا: یا ابا عبد اللہ! میں نے تم سے جو کچھ کہا ہے اُس کو فلاں شخص نے مجھ سے بیان کیا۔ امام عالی مقام نے فرمایا: اس کو بلوا لیجئے کہ وہ میرے سامنے بھی...
صفحہ 172 (اسکین 173.jpg)(The Prescribed Oath and the Slanderer's End — Al-Mansur's Veneration)
...کہے ۔ وہ شخص بلوایا گیا جس نے منصور کو اس کی اطلاع دی تھی۔ منصور نے کہا: جعفر کے متعلق تو نے جو کچھ کہا، سچ کہا؟ اس نے کہا: جی ہاں، یا امیر المؤمنین! امام جعفر نے فرمایا: اس سے قسم لے لیجئے۔ وہ شخص اس طرح قسم کھانے لگا: «وَاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ الَّذِي لَا إِلٰهَ إِلَّا هُوَ عَالِمِ الْغَيْبِ وَالشَّهَادَةِ الْوَاحِدِ الْأَحَدِ» اور خدائے تعالیٰ کے صفات زیادہ بیان کرنے لگا۔ امام جعفر نے فرمایا: یا امیر المؤمنین! میں جس طرح حلف چاہتا ہوں اس کو حلف دیجئے۔ منصور نے کہا: تم جس طرح چاہو قسم دے سکتے ہو۔ امام جعفر نے فرمایا کہو: «بَرِئْتُ مِنْ حَوْلِ اللَّهِ وَقُوَّتِهِ، وَأَلْجَأْتُ إِلَى حَوْلِي وَقُوَّتِي، لَقَدْ فَعَلَ جَعْفَرٌ كَذَا وَكَذَا»۔
وہ شخص رکا تو منصور نے اسے تیز نگاہ سے دیکھا۔ آخر اس شخص نے وہی قسم کھائی۔ پھر کیا تھا، ٹانگیں گھسک کر گر گیا اور اسی دم مر گیا۔ منصور نے کہا: اس کی ٹانگ پکڑ کر گھسیٹو اور یہاں سے دور کر دو۔ پھر کہا: اے ابا عبد اللہ! تم پر کوئی الزام نہیں۔ تمہارا میدان صاف ہے، تمہارا دامن پاک ہے، تمہارے متعلق کوئی بدگمانی نہیں! خدام سے کہا: عطر لاؤ۔ غالیہ لایا گیا۔ آپ کی لحیہ مبارک کو منصور کھولتا گیا اور اس میں غالیہ ملتا گیا حتیٰ کہ غالیہ ٹپکنے لگا۔ پھر کہا: خدا کے حفظ و امان میں اب آپ تشریف لے جائیے۔ اے ربیع! بڑے انعامات اور عمدہ خلعت ساتھ کر دے۔ ربیع نے کہا: میں نے حسبِ فرمان سب کچھ ساتھ کر دیا۔ پھر جعفر صادق سے عرض کیا: یا ابا عبد اللہ...
صفحہ 173 (اسکین 174.jpg)(The Supplication of Imam Husayn — Dispelling Imperial Wrath and the Secret of Retribution)
...میں نے آپ کو لب ہلاتے دیکھا، جوں جوں آپ لب ہلاتے تھے منصور کا غصہ فرو ہوتا جاتا تھا۔ آپ کیا پڑھتے تھے؟ حضرت نے فرمایا: دعائے جدِّی الحسینؑ۔ میں نے عرض کیا: سیدی! وہ کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: «اللَّهُمَّ يَا عُدَّتِي عِنْدَ شِدَّتِي، يَا عَوْنِي [غَوْثِي] عِنْدَ كُرْبَتِي، احْرُسْنِي بِعَيْنِكَ الَّتِي لَا تَنَامُ، وَاكْنُفْنِي بِرُكْنِكَ الَّذِي لَا يُرَامُ، وَارْحَمْنِي بِقُدْرَتِكَ عَلَيَّ، فَلَا أَهْلَكُ وَأَنْتَ رَجَائِي. اللَّهُمَّ إِنَّكَ أَكْبَرُ وَأَجَلُّ وَأَقْدَرُ مِمَّا أَخَافُ وَأَحْذَرُ. اللَّهُمَّ بِكَ أَدْرَأُ فِي نَحْرِهِ، وَأَسْتَعِيذُ بِكَ مِنْ شَرِّهِ، إِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»۔
ربیع کہتا ہے: جب مجھ پر شدت آئی اور میں نے یہ دعا پڑھی تو خدائے تعالیٰ نے اسے کھول دیا۔ ربیع کہتا ہے: میں نے امام سے عرض کیا: منصور کے پاس اس نمامی کرنے والے کو آپ نے اس کی قسم سے کیوں روکا اور اپنی قسم کیوں کھلائی اور فوراً اس کو سزا کیونکر ہو گئی، اس میں کیا راز ہے؟ حضرت نے فرمایا: اس کی قسم میں خدا کی توحید و تمجید و تنزیہ تھی، میں نے خیال کیا شاید خدا حلم کرے اور عقوبت میں تاخیر کرے مگر میں اس کو فوراً سزا دلوانا چاہتا تھا۔ اس لئے وہ قسم کھلائی جس کو تم نے سنا ہی ہے کہ خدائے تعالیٰ نے اس سے فوراً مواخذہ کیا۔
نقل ہے کہ لوگوں نے امام سے عرض کیا: خدائے تعالیٰ نے آپ کو عزتِ عالیہ سے سرفراز کیا ہے، زہدِ ظاہر بھی ہے اور کرمِ باطن بھی، و نیز آپ قرۃ العین نبوت و ولایت بھی ہیں، مگر آپ میں ایک قسم کا کبر بھی ہے...
صفحہ 174 (اسکین 175.jpg)(Divine Majesty and the Trial for Vision of God — The Immersion in the Tigris)
...بھی ہے ۔ حضرت نے فرمایا: میں ہرگز متکبر نہیں ہوں، میرا کبر دور ہوا تو حق کی کبریائی کا ظہور ہوا، تو اس میں میرا کیا قصور؟
نقل ہے کہ ایک روز حضورِ فیض گنجور میں ایک شخص حاضر ہوا۔ عرض کیا: یا امام! آپ کا غلام دیدارِ حق کا امیدوار ہے۔ فرمایا: کیا تو نے نہیں سنا موسیٰ علیہ السلام سے «لَنْ تَرَانِي» کا خطاب ہوا؟ عرض کیا: سنا ہے، مگر یہ مذہبِ محمدی صلی اللہ علیہ وسلم ہے، یہاں کوئی «رَأَى قَلْبِي رَبِّي» کہتا ہے، کوئی «لَمْ أَعْبُدْ رَبّاً لَمْ أَرَهُ»۔ امام جعفر نے حکم دیا: اس کے ہاتھ پاؤں باندھ کر دجلہ میں ڈال دو۔ فرمانِ واجب الاذعان کی تعمیل کی گئی۔ پانی نے اسے ڈبو دیا، پھر اچھالا۔ پکارا: یا ابن رسول اللہ! الغیاث! فرمایا: او پانی! اسے نگل جا۔ کئی بار ڈوبا اور کئی بار ابھرا۔ ہر بار پکارتا تھا: یا صادق! الغیاث! جب بالکل مایوس ہو گیا تو آخر میں پکارا تھا: الٰہی الغیاث الغیاث! حضرت نے حکم دیا: اسے باہر نکالو۔ وہ نکال لیا گیا۔ جب حواس درست ہوئے تو آپ نے پوچھا: کیوں! خدا کو دیکھا؟ اس نے عرض کیا: یا امام! جب غیر کی طرف میرا خطاب تھا تو میں حجاب میں تھا۔ جب مضطر ہو کر خدا کی طرف رجوع کیا اور اس سے التجا کی، دل میں ایک روزن کشادہ ہوا اور دروازہ وا ہوا۔ دیکھا تو خدا قریب تھا، وہی میرا مجیب تھا۔ «أَمَّنْ يُجِيبُ الْمُضْطَرَّ إِذَا دَعَاهُ وَيَكْشِفُ السُّوءَ»۔ حضرت نے فرمایا: جب تک تو صادق صادق پکارتا...
صفحہ 175 (اسکین 176.jpg)(The Inward Skylight, Silk and Sackcloth, and the Definition of Intellect)
...تھا تو کاذب تھا اور دیکھ اب اس روزن پر ہمیشہ نگاہ رکھنا کبھی اس سے توجہ نہ ہٹانا۔
نقل ہے کہ آپ کو لوگوں نے دیکھا کہ لباسِ فاخرہ زیبِ بدن ہے۔ عرض کیا: اے فرزندِ رسول و جگر گوشۂ بتول! یہ لباس آپ کے شایانِ شان نہیں ۔ آپ نے ہاتھ پکڑ کر آستین میں اندر کا کرتا بتایا۔ اندر ٹاٹ اور اوپر عمدہ لباس۔ فرمایا: جو لباس خلق کے لئے ہے وہ ظاہر ہے اور جو خالق کے لئے ہے وہ باطن ہے۔
نقل ہے کہ امام جعفر نے امام ابو حنیفہ سے فرمایا: عاقل کون ہے؟ امام ابو حنیفہ نے عرض کیا: جو خیر و شر میں تمیز کرے۔ امام صادق نے فرمایا: جانور بھی تو خیر و شر میں تمیز کر لیتا ہے۔ امام ابو حنیفہ نے استفسار کیا: آپ کے خیال میں عاقل کون ہے؟ فرمایا: عاقل وہ ہے جو خیر الخیر میں اور خیر میں اور شر الشر میں اور شر میں تمیز کرے، بڑے خیر کو اختیار کرے اور بڑے شر سے احتراز کرے۔
نقل ہے کہ امام ابو حنیفہ سے امام جعفر نے فرمایا: میں سنتا ہوں تم قیاس کرتے ہو؟ امام ابو حنیفہ نے عرض کیا: جب نص نہیں ملتا تو قیاس کرتا ہوں۔
نقل ہے کہ ابو سلیمان داؤد طائی خدمتِ فیض درجت میں امام عالی مقام کے حاضر ہوئے۔ عرض کیا: یا ابن رسول اللہ! داؤد کا دل تاریک ہو رہا ہے، اسے کچھ نصیحت فرمائیے۔ فرمایا: یا ابا سلیمان! تم زاہدِ زمانہ ہو میں تمہیں کیا نصیحت کروں؟ میں اپنے اس کردار پر شرمسار ہوں کہ کل قیامت میں اپنے جدِ بزرگوار کو کیا منہ دکھاؤں؟
صفحہ 176 (اسکین 177.jpg)(Admonition unto Dawud al-Ta'i — Maxims of Counsel, Excellence, and Spiritual Felicity)
یا داؤد! نصیحت، نسبت پر موقوف نہیں ۔ یہ کردارِ شائستہ، رفتارِ بایستہ پر موقوف ہے۔ داؤد زار زار رونے لگے کہ بار خدایا وہ ذات جس کی سر رشتۂ آب نبوت و ولایت سے ہو، جس کے اجزاء و ترکیب سید الانبیاء و فاطمہ زہرہ ہیں، وہ خود حیران ہے، سخت پریشان ہے، داؤد کس شمار میں اور کون سی قطار میں ہے!
آپ نے فرمایا: احسان تین امور سے پورا ہوتا ہے: (۱) جلد کرنا (۲) اس کو چھوٹا سمجھنا (۳) لوگوں پر ظاہر نہ کرنا۔ فرمایا: کسی نے کسی شئے کا ارادہ کیا تو ضرور نہیں کہ اسے اُس شئے پر قدرت بھی ہو۔ جس کو کسی شئے کی قدرت بھی ہو تو لازم نہیں کہ اُس کے کرنے کی توفیق بھی ہو۔ جس کو توفیق بھی ہو تو ضرور نہیں کہ اسے کرنے کا موقع بھی ملا ہو اور موافق سامان بھی جمع ہو جائیں۔ لہٰذا جب نیت، قدرت، توفیق اور اصابت جمع ہو جاتے ہیں تو سعادت حاصل ہو جاتی ہے۔
فرمایا: توبہ میں تاخیر دھوکہ اور غرور ہے۔ زیادہ ٹال مٹول اور تسویف حیرت ہے۔ خدا کے کام میں بہانے ڈھونڈنا ہلاکت و بربادی ہے۔ گناہ پر اصرار کرنا خدائے تعالیٰ سے مکر ہے۔ «وَلَا يَأْمَنُ مَكْرَ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْخَاسِرُونَ»۔
فرمایا: لڑکیاں حسنات ہیں اور لڑکے نعمت ہیں۔ حسنات کا ثواب ملتا ہے، نعمتوں پر باز پرس و حساب ہوتا ہے۔
فرمایا: جو لوگوں کے عیب پر چشم پوشی نہ کرے اور...
صفحہ 177 (اسکین 178.jpg)(Solitude in the Crowd and Timeless Counsels unto Imam Musa al-Kazim)
...بوڑھا ہو کر بھی زیاں کاری نہ چھوڑے اور غیب و پسِ پشت خدا سے نہ ڈرے، اس میں کچھ بھی خیر نہیں۔ فرمایا: مومن کو غصہ آتا ہے تو غصہ میں حق سے تجاوز نہیں کرتا، یا راضی ہوتا ہے تو باطل پر کبھی راضی نہیں ہوتا۔
سفیان ثوری نے کہا کہ امام جعفر صادق کو سنا کہ فرماتے تھے: سلامتی کا مقام بالکل مخفی ہو گیا ہے ۔ اگر سلامتی کہیں ہے تو گمنامی میں، اگر وہاں بھی نہ ملے تو عزلت و خلوت میں، وہاں بھی نہ ملے تو بزرگانِ سلف کے کلام میں۔ نیک بخت وہ ہے جس کے خود دل میں لوگوں سے خلوت و عزلت ہو، یعنی خلوت در انجمن۔
حضرت امام جعفر الصادق نے اپنے فرزندِ دلبند امام موسیٰ کاظم کو یہ وصیتیں فرمائیں: جو خدا کے دئے پر راضی ہو جائے وہ مستغنی ہو جاتا ہے۔ جو دوسروں کے مال پر نظر کرتا ہے وہ فقیر ہی مرتا ہے۔ جو اپنی قسمت پر راضی نہیں وہ خدا کی قضاء و قدر پر بدنام کرتا ہے اور اس پر اعتراض کرتا ہے۔ جس نے دوسروں کی پردہ دری کی اس کی پردہ دری ہو کر رہے گی۔ جس نے سرکشی اور ظلم کی تلوار سونتی وہ اسی سے مارا گیا۔ جس نے اپنے بھائی کے لئے کنواں کھودا وہ اسی میں ڈوبا۔ احمقوں کی صحبت میں تحقیر ہے، علماء کی صحبت میں توقیر ہے۔ بُری جگہ جانے میں بدنامی ہے۔ بیٹا! ملاقات کرو تو اخیار سے نہ کہ اشرار سے۔ اشرار ایسا پتھر ہے جس سے چشمہ نہیں نکلتا، ایسا درخت ہے جس کے پتے ہرے بھرے نہیں ہوتے، ایسی...
صفحہ 178 (اسکین 179.jpg)(The Reality of Dhikr, Love as Divine Madness, and the Secrets of Gnosis)
...زمین ہے جس میں سبزہ نہیں اگتا۔ فرمایا: جود کو روکنا معبود پر بدگمانی کرنا ہے۔ فرمایا: وہ معصیت جس کے آگے ڈر ہو اور پیچھے توبہ، تو وہ خدا سے نزدیک کرتی ہے، اور وہ طاعت کہ اُس کے اول امن ہو اور اس کے آخر غرور، وہ بندے کو خدا سے دور کر دیتی ہے۔ مومن غرور سے عاصی ہو جاتا ہے، عاصی عذر و توبہ سے مطیع۔
لوگوں نے استفسار کیا: فقیر صابر برتر ہوتا ہے یا امیر شاکر؟ تو آپ نے فرمایا: فقیر صابر، کیونکہ امیر کا دل مال میں رہتا ہے اور فقیر کا دل خدائے ذوالجلال میں۔
فرمایا: خدائے تعالیٰ کے ذکر کے وقت توبہ کا خیال کرنا خدا سے غفلت ہے، خدائے تعالیٰ کا حقیقی ذکر یہ ہے کہ ماسوا اللہ کو فراموش کر دے، ایک خدا تمام ماسوا کا عوض ہے۔ فرمایا: مومن وہ ہے جو نفس کے ساتھ کشمکش میں رہتا ہے، عارف وہ ہے جو معیتِ خدا سے دل خوش رکھتا ہے۔
جو اپنی ذات کے لئے مجاہدہ کرتا ہے وہ کرامت سے ممتاز ہوتا ہے، جو خدا کے لئے نفس سے مجاہدہ کرتا ہے وہ قربِ خدا سے سرفراز ہوتا ہے۔ فرمایا: الہام مقبولوں کا حصہ ہے، عقلی استدلال بے الہام کا پہرہ ہے۔ فرمایا: عشق جنونِ الٰہی ہے، مذموم، محمود، دونوں سے برتر ہے۔ فرمایا: خدائے تعالیٰ کا مکر بندے میں کالے پتھر پر شبِ تاریک میں چیونٹی کے چلنے سے بھی مخفی تر ہے۔ فرمایا: سیرِ معاینہ مجھے اس وقت نصیب ہوا کہ رقمِ دیوانگی میرے نام پر لکھی گئی۔ فرمایا: دنیا...
صفحہ 179 (اسکین 180.jpg)(The Vicissitudes of the World, Excusing the Brethren, and Aphorisms of al-Sadiq)
...جس کے پاس آتی ہے تو دوسروں کے محاسن بھی اسے دے دیتی ہے اور جب جاتی ہے تو اس کے محامد بھی اس سے چھین لیتی ہے۔
فرمایا: اگر تمہارے بھائی کے متعلق تمہیں کوئی ایسی بات پہنچے جو تمہیں ناگوار معلوم ہو تو تم اس کے لئے ایک سے لے کر ستر تک عذر تلاش کرو، پھر بھی کوئی عذر نہ ملے تو دل سے کہہ دو کہ شاید کوئی ایسا عذر ہو گا جو مجھے معلوم نہیں۔
فرمایا: رزق کے حاصل ہونے میں تاخیر ہو تو زیادہ استغفار پڑھو۔ فرماتے تھے: جس کو اپنے مال سے کوئی شئے پسندیدہ معلوم ہو اور اس کی بقا مقصود ہو تو کہے: «مَا شَاءَ اللَّهُ لَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»۔
فرمایا: خدائے تعالیٰ نے دنیا کو حکم دیا ہے: جو میری خدمت کرے تو اس کی خدمت کر، جو تیری خدمت کرے تو اسے درماندہ کر دے۔ فرمایا: اگر تجھ سے کوئی گناہ ہو جائے تو اس پر استغفار کرے کیونکہ یہ خطا ماقبل خلق گردنوں سے وابستہ تھی۔ ہلاکت بالکل ہلاکت ہٹ اور اصرار کرنے میں ہے۔ فرماتے تھے: فقہاء پیغمبروں کے امین ہیں جب تک سلاطین کے پاس نہ جائیں۔
فرماتے تھے: خدایا! جس کا رزق تنگ ہو گیا ہو اس کے مواساۃ و امداد کی توفیق مجھے عطا کر، میرے پاس جو کچھ ہے وہ سب تیرے فضل سے ہے۔ فرمایا: جس کے احوالِ باطن پر پردہ نہیں وہ مغرور ہے، عقل سے دور ہے۔ فرمایا: دنیا میں جنت بھی ہے اور دوزخ بھی ہے۔
صفحہ 180 (اسکین 181.jpg)(The Essence of Well-Being and Affliction: Entrusting Affairs to Allah)
خوبصورت کے لئے ضرور ہے کہ رنگ گورا نمکین ہو ۔ آنکھیں بڑی بڑی رسیلی ، پلکیں لمبی ۔ ناک ستوان اونچی ۔ ہونٹ پتلے ، دہانہ چھوٹا ۔ دانت برابر براق ، جسم بھرا ہوا ۔ اعضا میں تناسب ، جوڑ بند درست ۔ غرض کہ جب تک سب چیزیں موزوں مناسب نہ ہوں کوئی خوبصورت نہیں ہو سکتا ۔ مگر اس پر بھی بعض چیزیں امتیازِ خاص رکھتی ہیں ۔ بعض کی غزالی چشم سامری سے گوسالہ پرستی چھڑا کر غزال پرستی پر لگا دیتی ہے ۔ بعض کا رنگ ایسا صاف و شفاف ہوتا ہے کہ اولین نظر کا واپسین دم تک اثر رہتا ہے ۔ بعض کے ہر عضو سے سنجیدگی ، متانت نمایاں ، ہر حرکت و سکون سے وقار و بردباری ظاہر ۔ بعض کی ہر چیز میں دلربائی ، ہر حرکت میں خوش ادائی ۔
حدیث نبوی ﷺ
اَللَّهُ جَمِيلٌ يُحِبُّ الْجَمَالَ ۔
اسی طرح اولیاء اللہ و محبوبانِ خدا کی حالت ہے ۔ ان میں تمام صفاتِ حمیدہ اور تمام عاداتِ پسندیدہ رہتے ہیں ۔ مگر اس پر بھی بعض کو بعض صفت سے نسبتِ خاصہ رہتی ہے ۔ جس قوم میں وہ دینی نیابتِ رسول کر رہا ہے اس کا اقتضاء یہی ہے کہ اس کے مقتدائے وقت...
صفحہ 182 (اسکین 183.jpg)(The Chishtiyyah Order: The Indian Temperament and Khwaja Mu'inuddin Chishti)
ہندوستان کے حالات پر غور کرو کہ اہل ہند کیسے جلد متاثر ہونے والے ، محبت کی ایک بات ان کو فریفتہ کرنے کے لئے کافی ۔ خاوند کے پیچھے ستی ہو جانا ، اہل ہند کی محبت کی بین دلیل ہے ۔ اب بھی بیوہ کا تمام عمر خاوند کی جدائی کے صدمہ سے گھل گھل کر جان دینا کیا کوئی آسان کام ہے ؟
کہدو یہ کوہ کن سے کہ مرنا نہیں کمال❖مر مر کے ہجرِ یار میں جینا کمال ہے
❖(جلیل)❖
ہم معتقدِ دعوائے باطل نہیں ہوتے❖پہلو میں کسی شخص کے دو دل نہیں ہوتے
اس قوم کی اصلاح کے لئے خدائے تعالیٰ نے اپنے محبوب کو جس میں محبت متشکّل ہو گئی تھی یعنی خواجۂ اعظم معین الدین سنجری رحمتہ اللہ علیہ کو روانہ کیا ۔ آپ اجمیر کے تالاب پر اترتے ہیں ، مرید کو حکم دیتے ہیں کہ وضو کے لئے پانی لاؤ ۔ ہنود کا پہرہ بیٹھا ہوا ہے ، مسلمانوں کو ناپاک سمجھتے ہیں ۔ پانی لینے نہیں دیتے ۔ حکم ہوتا ہے کہ تم پانی مشکیزہ میں بھر لو ۔ اب تالاب میں پانی کہاں ؟ کنوئیں خالی پڑے ہیں ۔ ماؤں کے سینے میں دودھ نہیں ۔ منکرین پیاس سے عاجز ہوتے ہیں اور التجائے معافی کرتے ہیں ۔ اس دریائے رحمتِ الہی میں جوش آتا ہے اور تمام پانی واپس ۔ اہل ہند کو محمود غزنوی اور شہاب الدین غوری نے بزورِ شمشیر غلام بنایا تھا ، خواجۂ اعظم نے محبت کی طاقت سے بندۂ بے دام بنا لیا ۔ ہندوستان میں دس کروڑ مسلمان...
صفحہ 183 (اسکین 184.jpg)(The Spiritual Reality of the Shrine at Ajmer and the Ecstasy of Divine Love)
...کا ہونا محمد شہاب الدین کا اثر نہیں ، خواجۂ اعظم اور ان کے خلفاء کی کرامت ہے ۔ کوئی عرس مبارک جا کر دیکھے ، ہندو ، مسلمان ، پارسی ، عیسائی ، عورت ، مرد ، بچے ، بوڑھے اقطاعِ ہند سے امنڈے چلے آ رہے ہیں ۔ درگاہ شریف میں عورت مرد بازو سے بازو لگائے گھس رہے ہیں ، مگر کیا مقدور کہ کوئی خطرہ دل میں آ جائے ۔ ایک گردن جھکائے ہوئے بیٹھا ہے ، دل ہی دل میں راز و نیاز ہو رہے ہیں ۔ کوئی آئینۂ حیرت بنا ہوا ہے ، محوِ حق ، طلس طلس [طلسم] سب کچھ ہو گیا ہے ، نہ اس کو اپنی خبر ہے نہ کسی اور کی ۔ مولوی محمد حسین صاحب شعر سنتے ہیں اور غایتِ مسرت سے آستانۂ محبت پر جان نثار کر دیتے ہیں ۔ ایک نے درخت سے خود کو باندھ رکھا ہے اور صدا پر صدا دیتا ہے ، گھوڑا بھی لونگا اور جوڑا بھی لونگا ۔ ایک زمین پر ڈنڈا مارتا ہے کہ سو روپیہ دلواتا ہے کہ مارے ڈنڈوں کے تیری قبر توڑ دوں ۔ شوریدۂ محبت قبرِ مبارک سے لپٹتا ہے ، خادم اس کے اوپر چادرِ قبرِ شریف ڈالتا ہے ۔ ماں کی گود میں سر رکھ دینے یا محبوب سے معانقہ کرنے میں جو لطف آتا ہے ، اس لطف کے سامنے قطرہ دریا کی نسبت بھی نہیں رکھتا ۔ مسلمان کا مقصد بھی اسی دربار سے نکلتا ہے اور کافر کی مراد بھی اسی دروازہ سے ملتی ہے ۔ عہ (حسرت)
کیا حسن و عشق کا ہے چرچا تری گلی میں❖مجنوں تری گلی میں ، لیلیٰ تری گلی میں
مذہب ہے ایک سب کا سجدہ تری گلی میں❖مفلس نیاز دونوں کافر ہوں یا مسلماں
صفحہ 184 (اسکین 185.jpg)(The Naqshbandiyyah and Akbariyyah Orders: Characteristics and Impact)
اللہ اور نبی کی ہے راہ یاں سے ملتی❖بطحا تری گلی میں ، طیبہ تری گلی میں
(۲) نقشبندیہ
دنیا کو معلوم ہے کہ ترکستان اور افغانستان میں تورج و افراسیاب کی نسل کی خونخوار قومیں آباد ہیں ۔ چنگیز و ہلاکو خاں ان کی یادگارِ مقیم ہے ۔ خون کا دریا بہانا ان کا معمولی کام ہے ۔ سروں کا مینار لگانا ان کا ایک تماشا ہے ۔ ان جنگجو اقوام کی اصلاح کے لیے اسی سر زمین سے خدائے تعالیٰ خاندانِ نبوت میں سے ایک پاک روح کو پیدا کرتا ہے یعنی خواجۂ بزرگ بہاء الدین محمد نقشبند رحمتہ اللہ علیہ کو جو ان شورہ پشتوں کی پشت پر تقویٰ کی زین کستا ہے ، منہ میں خاردار خشیت اللہ کی لگام دیتا ہے ۔ ہمت کے چابک سوار کو ان پر متمکن کرتا ہے اور وہ دوامِ حضور کے میدان میں ریاضت کے ایسے کاوے دیتا ہے کہ وہ نہایت قدم باز سبک رفتار ہو جاتے ہیں ۔ دستِ با کرامت سے شریعت کے پیالے میں طریقت کا آبِ حیات لبالب کر دیتا ہے ۔ پھر ان کو کوہ و وادی میں سرپٹ دوڑاتا ہے ، ندی نالہ کراتا ہے اور ایک قطرہ زمین پر گرنے نہیں دیتا ۔
نقشبندیہ عجب قافلہ سالارانند❖کہ برند از رہِ پنہاں بہ حرم قافلہ را
ہمہ شیرانِ جہاں بستۂ ایں سلسلہ اند❖روبہ از حیلہ چساں بگسلد ایں سلسلہ را
(۳) اکبریہ
اندلس میں فلسفہ و طبیعیات وغیرہ فنونِ حکمت کا زور ہے ۔ ابنِ رشد ، ارسطو کی کرسی پر جائے گزیں ہے ۔ یورپ ، ایشیا ، افریقہ سے لوگ آتے ہیں اور ابنِ رشد...
صفحہ 185 (اسکین 186.jpg)(The Akbariyyah Order: The Reality and Munificence of Shaykh al-Akbar Ibn ʿArabī)
...کے فیضِ تربیت سے سیراب ہو کر جاتے ہیں ۔ وہیں اور اُسی وقت خدائے تعالیٰ حضرت ابنِ عربی کو پیدا کرتا ہے ، جو فلسفۂ الہیہ اور حکمتِ روحانیہ کا دریا بہا دیتے ہیں ۔ موجودہ زمانہ میں ابنِ رشد کا فلسفہ تقویمِ پارینہ کا حکم رکھتا ہے مگر حضرت ابنِ عربی کا تصوف جوں کا توں ہے ۔ چار دانگِ عالم پر اس کا قبضہ ہے ۔ حضرت شیخ محی الدین ابنِ عربی حاتم طائی کی اولاد سے ہیں ، کسی چیز کو چھپا نہیں رکھتے ، سخاوت ان کے خاندان کا سبق ہے ۔ ایک دفعہ حاتم کا اس کے دشمن سے مقابلہ ہوا ۔ دشمن نے کہا: 'حاتم! لوگ کہتے ہیں کہ تو بڑا سخی ہے ، اگر یہ سچ ہے تو اپنی تلوار مجھے دے دے' ۔ حاتم فوراً دے دیتا ہے ۔ دشمن شریف ہے ، ہاتھ کو بوسہ دیتا ہے ، معرکۂ رزم بزمِ اُنس سے مبدل ہو جاتا ہے ۔ بعینہٖ یہی حال حضرت شیخ محی الدین ابنِ عربی کا ہے ۔ ان کی کتابوں کے اسلحہ خانہ سے دوستوں کو تلواریں ملتی ہیں ، دشمنوں کو خنجر جس سے وہ خودکشی کر لیتے ہیں ۔
طلب محبوب کی لازم اور اس کو دردِ مہجوری❖خیالِ فرقتِ محبوب ہی پھر وجہِ رقت ہے
جسے دیکھو ہے دلدادہ جمالِ حسنِ لیلیٰ کا❖مگر ناداں کوئی اور کوئی دانائے حقیقت ہے
❖(حضرت)❖
(۴) شاذلیہ
تاریخ داں واقف ہیں کہ کاہنانِ مصر ، ساحرانِ الجیریہ مشہور و معروف ہیں ۔ ستارہ پرستی و ارواحِ نجوم سے کام نکالتے ہیں ۔ کیا کیا دقتیں اٹھاتے ہیں ! ہر ستارہ کی تسخیر کے لئے اسی سے ہر طرح کی مناسبت پیدا کی جاتی ہے ۔ لباس میں ، بخور میں ، پھول میں ، غذا میں ، جواہر میں ، معدنیات میں ، رنگ میں ، اقلیم میں ، مکان میں ، اس دھات کا بت بنا کر جو اس ستارہ سے متعلق ہے وہم پکاتے ہیں ۔ سب سے زیادہ زمانہ اور ساعت دیکھ کر کتنے سال خوشامد کی جاتی ہے ، کفریات کہے جاتے ہیں ، تب کہیں کسی روحِ کوکب سے مناسبت پیدا ہوتی ہے ۔ مثلاً تسخیرِ شمس کے لئے قمر ، زہرہ ، عطارد سے اجازت لے ، ترکستان کا ملک ہو ، یکشنبہ سے ایک ہفتہ تک روزہ رکھے ، چاول غذا میں ، ترنج میوہ میں ، بزغالہ کے دل کا گوشت خود کھائے اور شیر و پلنگ کو کھلائے ، گھوڑے کی قربانی دے ، شمس برجِ حمل کے پہلے دقیقہ میں ہو ، طالع افقِ شرقی میں اسد ہو ، ریشمی سنہری رنگ کے کپڑے ہوں ، قیمتی یاقوت کی انگشتری ہو ، سر پر طلائی تاج ہو ، عود و عنبر و مشک جلائے اور ان کا عطر لگائے ، آفتاب کی طرف سجدہ میں گر کر یہ عزیمت یا منتر پڑھے:
خدائے تعالیٰ اسی سرزمین پر خاندانِ حسنیہ سے ایک عظیم الشان شخص کو پیدا کرتا ہے یعنی سیدی ابو الحسن الشاذلی رحمتہ اللہ علیہ کو ، جو خدا کے سوا کسی کے آگے سرِ نیاز نہیں جھکاتا ۔ عاجزی کرتا ہے تو خدا سے ، مانگتا ہے تو خدا سے ۔ ستارے اس کے مسخر ہیں ، جن و انس اس کے فرمانبردار ، عالمین اس کے مطیع ہیں ، اور وہ رب العالمین کا مطیع و فرماں بردار ہے ۔
تو اپنے خزانے سے یا رب مجھے اتنا دے❖دیتا ہی چلا جاؤں ہر شخص کو جو مانگے
❖(حضرت)❖
(۵) الرفاعیہ
سرزمینِ عراق میں ، زمانۂ خلافتِ عباسیہ میں دولت جزر و مد کی طرح ابلتی ہے ۔ الف لیلہ کی کہانیوں سے ایک عام غفلت و عیش پرستی کا ضرور پتہ چلتا ہے ۔ مجاز پرست حقیقت کو بھول گئے ہیں ، صداقت دروغ میں چھپ گئی ہے ۔ اسباب پر سب کی نظر ہے ، مسبّب کی طرف کسی کا التفات نہیں ۔ قریۂ اُمّ عبیدہ میں ایک جگر گوشۂ رسول پیدا ہوتا ہے یعنی سیدی احمد الکبیر الرفاعی رضی اللہ تعالیٰ عنہ وأرضاه عنا ، جو باطل کو باطل کر کے دکھاتا ہے اور حق کو حق ثابت کرتا ہے ۔ آتشِ شوق سے جل کر خاکستر ہو جاتا ہے ، پھر پانی بن جاتا ہے ، بحرِ نیستی سے ہستی کی طرف رجوع کرتا ہے ۔ آپ روضۂ اطہر صلعم میں حاضر ہوتے ہیں تو دادا کا دستِ پاک عالمِ شہادت میں نکلتا ہے اور آپ بوسہ دیتے ہیں ۔ اس طریقۂ عالیہ میں عملاً یہ ثابت کرنے کی کوشش کرتے ہیں:
...تو ہے ، تو ہی تو ، میں کہاں ہوں ؟ آپ کے نام لیوا آگ پر چلتے ہیں اور اس کو باطل ثابت کرتے ہیں ، تلوار سے گردن کاٹتے ہیں ، چھری پیٹ میں بھونکتے ہیں ، سر میں گرز مارتے ہیں ، آنکھ نکال لیتے ہیں ، سانپ سے ڈسواتے ہیں ، زہر پی لیتے ہیں ، غرض کہ عملی طور سے مشاہدہ کرا دیتے ہیں کہ دنیا تمام خیالی ہے ، حقیقت صرف وجہِ ذو الجلال ہے ۔
بغداد زمانۂ عباسیہ میں دار الخلافہ تھا ، اور تمام عالمِ اسلام کا مرجع ۔ دنیا اپنے جوبن پر تھی اور دین اپنے معراجِ کمال پر ۔ اقطاعِ عالم سے علماءِ عاملین و اولیاءِ کاملین زینت افزائے دار الخلافہ بغداد ہو گئے ہیں ۔ حکماءِ محققین و عرفائے مدققین اس میں جلوہ فگن ، سلاطین و امراء رونق بخش ہیں اور نجباء و شرفاء مجتمع ۔ ایسے زمانۂ سعید میں مجمع البحرین حسنین سے دُرّۃ التاج اور بوستانِ نبوت سے گلِ سرسبز پیدا ہوتا ہے ۔ جو رفعِ قبضِ احوال کے لئے غنچۂ گل ہے ، وحشت زدگانِ محبت کے لئے گلقند ، اور متورمینِ کبر و عجب کے لئے روغنِ گل ، اہل شریعت کے لئے عرقِ گل ، اہل طریقت کے لئے عطرِ گل ، اہل حقیقت کے لئے روحِ گل ، عاشقوں کے لئے طرۂ دستار ، مجذوبوں کے لئے پھولوں کا ہار ، اہل فنا کے لئے چادرِ گل ، اہل بقا کی شیرینیٔ احوال کے لئے شربتِ گلاب ، تو جیح ! مگر یہ ہیں کون ؟
اسم
سلطان العارفین ، تاج المحققین ، حجۃ العاشقین ، نقیب المحبوبین ، امام المتقین ، صفوۃ العابدین ، قاضی القضاۃ ، سید السادات ، قطب الاقطاب ، فرد الاحباب ، سیدی و سندی ابو محمد محی الدین عبد القادر جیلانی الحسنی الحسینی رضی اللہ عنہ وأرضاه عنا ۔
سلطان الاولیاء ، الغوث الاعظم ، الباز الاشهب ، سلطان محی الدین ، سیف اللہ ، پیر دستگیر ، پیرانِ پیر ۔
نسب پدری
سیدی عبد القادر بن ابی صالح بن ابی عبد اللہ بن یحییٰ الزاہد بن محمد بن داود بن موسیٰ بن عبد اللہ بن موسیٰ الجون بن عبد اللہ المحض بن الامام الحسن المثنى بن الامام ابی محمد الحسن المجتبى بن علی المرتضیٰ بن ابی طالب بن عبد المطلب ۔
نسب مادری
سیدی عبد القادر بن امۃ الخیر امۃ الجبار فاطمہ بنت سید عبد اللہ الصومعی بن سید محمد بن سید محمود بن سید ابی العطاء عبد اللہ بن سید علی بن الامام محمد الجواد بن الامام علی رضا بن الامام موسیٰ الکاظم بن الامام جعفر الصادق بن الامام محمد الباقر بن الامام زین العابدین علی ابن الامام ابی عبد اللہ الحسین بن الامام علی بن ابی طالب بن عبد المطلب ۔
مولد و تاریخ ولادت
جیل یا جیلان یا گیل یا گیلان ایک گاؤں ہے طبرستان کے پاس ۔ ۲۰ شعبان المعظم ۴۷۰ ہجری میں جس کی تاریخ باعتبارِ جمل کے «عشق» اور بعض کے پاس ۱ رمضان ۴۷۱ ہجری میں جس کی تاریخ باعتبارِ جمل «عاشق»، تختِ وجود پر جلوہ گر ہوئے ۔
مدفن و تاریخ وفات
بغداد شریف میں مدرسہ شیخ ابو سعید مبارک بن علی المخزومی جس کے آپ...
صفحہ 192 (اسکین 193.jpg)(Date of Passing, Eminent Masters, and Spiritual Preceptors)
...متولی تھے ، ۱۱ ربیع الثانی ۵۶۱ھ کو (تاریخ: «معشوقِ الہی») اور بعض کے پاس ۵۶۲ ہجری کو (مادۂ تاریخ: «کمالِ عشق») رہگزارِ عالمِ بقا ہوئے ۔ عمر شریف ۹۱ سال ۔ تاریخ: کمال یا کامل ۔ ع:
❖سنینش کامل و عاشق تولد و وصالش دان ز معشوقِ الہی❖
تعلیم و اساتذہ
آپ کے اساتذہ حسبِ ذیل ہیں: (الف) اصول و عقائد کے: ابو الوفاء علی بن عقیل ، و ابو الخطاب محفوظ بن احمد الکلوذانی ، و ابو الحسن محمد بن الفراء ، و ابو سعید مبارک بن علی المخزومی ۔ (ب) حدیث کے اساتذہ: ابو غالب محمد بن الحسن الباقلانی ، ابو سعید محمد بن عبد الکریم ، ابو الغنائم محمد بن علی النرسی ، ابو بکر احمد بن المظفر ، ابو محمد جعفر القاری السراج ، و ابو القاسم علی بن احمد الکرخی ، ابو عثمان اسماعیل بن محمد الاصفہانی ، ابو طالب عبد القادر ، ابو طاہر عبد الرحمن ، ابو البرکات ہبۃ اللہ السقطی وغیرہ ۔ (ج) ادب کے استاد: ابو زکریا یحییٰ بن علی التبریزی ۔
پیرِ صحبت
آپ کے پیرِ صحبت ابو الخیر حماد بن مسلم الدباس ہیں ۔
پیرِ بیعت
آپ کے پیرِ بیعت جن سے آپ نے خرقہ پہنا ابو سعید مبارک بن علی المخزومی ہیں ، جن کی جگہ پر آپ قائم مقام اور مدرسہ کے متولی ہوئے ۔
سلسلۂ طریقت
سیدنا عبد القادر الجیلانی عن ابی سعید مبارک بن علی المخزومی والمخرمی...
صفحہ 193 (اسکین 194.jpg)(Exalted Spiritual Chains (Asānīd) and Golden Transmissions to the Prophet ﷺ)
علماء فضلاء امراء کا مرکز اور تمام سلاطینِ اسلام کا مرجع تھا ۔ اس پایہ تختِ سلطنتِ اسلامیہ میں اولیاء عظام کی بھی کثرت تھی ۔ مشائخِ عالم اس میں جمع تھے ۔ ان سب میں وہی شخصیت ممتاز ہو سکتی ہے جس کو اللہ تعالیٰ نے عالم میں برگزیدہ کر لیا ہو ۔ آپ حاجی تھے ، حافظ تھے ، قاری تھے اور آپ عالم تھے ، ولی تھے ، سید تھے ۔ آپ کی تجارت کے جہاز بھی چلتے تھے ۔ غرض کہ کوئی طرۂ فضیلت ایسا نہ تھا جو آپ کے زیبِ دستار نہ ہو ۔
حالاتِ کشف و کرامات
حضرت کیا ہیں ؟ جدِ امجد کے کمالِ عبدیت کی مکمل تصویر ۔ وہی متانت آمیز دلربائی ہے ، وہی رزانت آمیز خوش ادائی ، وہی اعتدال آمیز خلق ہے ، وہی توسط آمیز خلق ۔ جلال کی بجلیاں بھی کوندتی ہیں ، جمال کا مینہ بھی برستا ہے ۔ رحم ہے تو اپنے محل پر ، غضب ہے تو اپنے موقعہ پر ۔ جہاں سے دادا کا قدم اٹھتا ہے وہیں پوتے کا قدم پڑتا ہے ۔ یہی وجہ ہے کہ جہاں جدِ امجد کا نام ہے وہاں اس فرزندِ ارجمند کا بھی نام ہے ۔
شانِ جلالت
جلالت کی یہ شان کہ خلیفۂ عباسی حاضرِ دربارِ پر انوار ہوتا ہے تو لرزاں و ترساں رہتا ہے ۔ بڑے بڑے اقطاب و ابدال نہا کر خطرات سے دل کو پاک صاف کر کے اس مقدس بارگاہِ فلک پایگاہ میں داخل ہوتے ہیں ۔
صفحہ 196 (اسکین 196.jpg)(Universal Spiritual Bounty, Assemblies of Exhortation, and Caliph Mustanjid)
تو عرض کرتے ہیں: الامان یا سلطان الزمان ! الامان یا امام الزمان ! آپ نہایت مرحمت سے فرماتے ہیں کہ: الامان ، تب بیٹھ جاتے ہیں ۔ بڑے بڑے کاملین ، کسی ولی ، کسی قطب کو آپ کے منبر پر جگہ مل جاتی تو اس کے لئے باعثِ امتیاز ہو جاتا ۔ آپ کا فیض عام ہے ۔ اس میں نہ عرب کی خصوصیت ہے نہ افغانستان نہ ترکستان کی ، نہ مصر کو کچھ اختصاص ہے نہ ہندوستان و بلوچستان کو ۔ اس دریائے بے پایاں سے کوئی صراحی بھر لیتا ہے ، کوئی سبو ، اور کوئی نالہ کاٹ کر لے جاتا ہے ۔ غرض ہر شخص حسبِ استطاعت فیضیاب ہو رہا ہے ۔
کیفیتِ وعظ
ایک دفعہ جامع مسجد میں آپ کو چھینک آ گئی تو مسجد میں ایک شور برپا ہو گیا ۔ خلیفہ مستنجد باللہ مقصورہ یعنی حجرہ میں تھا ، پوچھا: یہ کیا شور ہے ؟ لوگوں نے عرض کیا: 'شیخ عبد القادر کو چھینک آ گئی ہے تو لوگ ان کو یَرْحَمُكَ اللَّهُ کہہ رہے ہیں تاکہ شیخ يَهْدِيكُمُ اللَّهُ کہیں اور یہ ان کی دعا میں شریک ہوں' ۔
آپ کے مواعظِ حسنہ کو آویزۂ گوشِ ہوش بنانے کے لیے جوق جوق لوگ آتے ہیں ۔ بغداد جیسے عظیم الشان شہر میں وعظ کے لئے جامع مسجد بھی کافی نہیں ہوتی ، شہر کے باہر جنگل میں منبر لگایا جاتا ہے ۔ علماءِ کرام و اولیاءِ عظام منبر کو گھیرے ہوئے ہیں ، ہزارہا مخلوق اپنے...
صفحہ 197 (اسکین 197.jpg)(The Essence of Repentance, Renouncing Control, and Ibn al-Jawzi's Witness)
...دامنِ استفادہ کو دُرِّ مواعظ سے بھرنے جمع ہے ۔ ابھی وعظ شروع نہیں ہوا اور لوگ ہیں کہ وجد کر رہے ہیں ۔ ایک صاحب کے دل میں خطرہ آتا ہے کہ ابھی وعظ شروع نہیں ہوا تو لوگ پھر کیوں وجد کر رہے ہیں ؟ آپ فوراً فرماتے ہیں: 'ایک شخص شام سے ایک قدم میں بغداد آ رہا ہے کہ میرے ہاتھ پر توبہ کرے ، یہ اس کی ضیافت ہے' ۔ پھر اُس کے دل میں خطرہ آتا ہے کہ جب وہ ایسا ہو گیا ہے کہ ایک قدم میں شام سے [بغداد] آ سکتا ہے تو اس کو توبہ کی کیا ضرورت ہے ؟ آپ فرماتے ہیں: 'ایک قدم میں آنے کی وجہ سے ہی توبہ لیتا ہوں ، یعنی ترکِ تصرف و اتباعِ ارادۂ خداوندی کی تعلیم دیتا ہوں' ۔ فرائض و محرمات میں اللہ تعالیٰ نے اختیار دیا ہی کب ہے ؟ مباحات میں البتہ اختیار دیا گیا ہے ۔ ارادہ و اختیار ہی معیارِ تکلیف ہے ۔ اس طریقۂ عالیہ میں فرائض و محرمات میں خلافِ ارادۂ الہی تو کیا عمل کیا جائے گا ، مباحات میں بھی استفتاءِ قلبی و استشارۂ روحانی سے سلبِ اختیار و ترکِ ارادہ پیدا کیا جاتا ہے ، تاکہ ذمہ داری اور شرک فی الارادہ سے نجات اور توحید و اخلاصِ عمل حاصل ہو ، بندگی و عبدیت مستحقق ہو ، اور فرائض ثابت:
وعظ شروع ہوتا ہے ۔ ابن الجوزی علیہ الرحمہ معہ فرزند شریکِ مجلس ہیں ۔ حضرت ایک آیت کی تفسیر فرما رہے ہیں ۔ آٹھ معنوں تک ابن الجوزی اپنے فرزند سے فرماتے ہیں کہ میں بھی جانتا ہوں ۔ حضرت اس آیت کی تفسیر چالیس وجوہ تک پہنچاتے ہیں ۔ اہل بصیرت دیکھتے ہیں کہ جوّ سما میں ارواحِ طیبہ...
صفحہ 198 (اسکین 198.jpg)(The Muhammadan Word, Multitudes Embracing Islam, and Inward Efficacy)
...مجتمع ہیں ۔ بعض کے کپڑوں کو آگ لگ جاتی ہے ۔ صاحبزادے سیدی عبد الرزاق سر اٹھا کر دیکھتے ہیں ، ان کی کلاہِ مبارک میں بھی آگ لگ جاتی ہے ۔ مجلس کے قریب سے خواجہ خضر گزرتے ہیں ، آپ فرماتے ہیں: 'یا اسرائيل ! اِسْمَعْ كَلَامَ الْمُحَمَّدِيِّ' ۔
اثر پذیری
تاثیر کی یہ حالت کہ ہر وعظ میں بیسیوں آدمی مشرف بہ اسلام ہوتے ہیں ، اور سینکڑوں ہزاروں آدمی فسق و فجور سے تائب ہوتے ہیں ۔ اندازہ کیا جاتا ہے کہ پانچ سو سے زائد یہود و نصاریٰ آپ کے دستِ حق پرست پر حلقہ بگوشِ اسلام ہوئے ہیں ، اور ایک لاکھ سے زیادہ چور بدمعاش لوگوں نے توبہ کی اور لباسِ تقویٰ پہنا ، اور ہزارہا عُبّاد و زُہّاد دستارِ ولایت سے سرفراز ہوئے اور خرقۂ خلافت سے ممتاز ۔
ایک دفعہ آپ کے فرزند سیدی عبد الرزاق نے جو بڑے علامہ تھے ، منبرِ مبارک پر وعظ کہا ۔ لوگ خاموش سنا کئے ، کوئی کیفیت اور وجد پیدا نہ ہوا ۔ پھر آپ منبر پر جلوہ فرما ہوئے اور صرف اتنا فرمایا: 'کل رات کو ان کی ماں (مادرِ سید عبد الرزاق) نے چھینکے پر انڈے رکھے تھے ، جب اتارنے لگیں تو انڈے گر گئے ، اور بلی لے کر بھاگ گئی' ۔ اتنا سننا تھا کہ لوگوں کو سخت وجد ہو گیا اور سر و پا کی خبر نہ رہی ۔
کیفیت کا یہ رنگ ہے کہ عمامۂ مبارک کا ایک پیچ کھل جاتا ہے تو تمام لوگ سر سے عمامے اور تن پر سے چادریں اتار کر پھینک دیتے ہیں ۔
صفحہ 199 (اسکین 199.jpg)(Total Absorption, Averting Decrees through Dua, and Granting Spiritual Desires)
جب حواس درست ہوتے ہیں تو ہر ایک اپنا اپنا عمامہ اور چادر اٹھا لیتا ہے ، ایک اوڑھنی رہ جاتی ہے ۔ حضرت فرماتے ہیں: 'اسے رہنے دو ، کوہِ نہاوند سے ایک بہن وعظ سن رہی تھیں ، انھوں نے بھی اپنی اوڑھنی پھینک دی ہے' ۔ اوڑھنی کاندھے پر ڈال لی ، تھوڑی دیر میں وہ اوڑھنی غائب ہو گئی ۔
استغراق کا یہ عالم کہ ایک مرتبہ آپ رضا بالقضا اور توکل پر تقریر فرما رہے ہیں ۔ اتنے میں ایک سانپ آیا ، گلے کے اطراف پھر کر آستین میں گھسا اور دوسری آستین میں سے نکلا ۔ حضرت کی تقریر میں کسی قسم کا فرق نہیں آیا ، اور نہ آپ جگہ سے ہلے ، نہ زبان میں لغزش ، نہ جسم میں جنبش ، اور نہ دل میں حرکت ۔ پھر وہ سانپ چل دیا ۔
حضرت سیدی حماد دباس رحمتہ اللہ علیہ ایک تاجر کو سفر سے منع فرماتے ہیں: 'جاؤ گے تو لٹ جاؤ گے ، اور قتل کر دیے جاؤ گے' ۔ حضرت فرماتے ہیں: 'جاؤ اور نہ ڈرو' ۔ آپ دستِ دعا دراز کرتے ہیں ، محبوب کی دعا سے تمام آفات خواب میں مبدل ہو جاتے ہیں ۔ «لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ» ، «يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ» ، الحكم يتغير والعلم لا يتغير ۔
ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ دریائے رحمتِ الہی جوش میں آتا ہے ، فرماتے ہیں: 'مانگو کیا مانگنا چاہتے ہو !' کوئی دین و دنیا مانگتا ہے ، وہ ابتداءً وزیر اور انتہاءً ولیٔ کامل ہو جاتا ہے ۔ کوئی قوتِ حافظہ طلب کرتا ہے...
صفحہ 200 (اسکین 200.jpg)(Granting of Inward Desires, Exalted Station, and Absolute Servanthood)
...اس کو اپنی کتابوں کی حاجت نہیں رہتی ، انھیں بیع [بیچ] کر دیتا ہے ۔ کوئی خشیتِ اللہ چاہتا ہے ، وہ ہمیشہ خون کا پیشاب کرتا ہے ۔ کوئی حفظِ وقت اور دوامِ حضور کے لئے التماس کرتا ہے ، اس کا کوئی سانس بے یادِ الہی نہیں گزرتا ، قضائے حاجت کو جاتا ہے تو کھونٹی پر تسبیح گردش کرتی رہتی ہے ۔ کوئی استغراق کے لئے التجا کرتا ہے ، اس کو ماسویٰ اللہ کی خبر نہیں رہتی ہے ، وہ عامۃ الناس کی نظروں سے مخفی ہو جاتا ہے ۔ غرض کہ جس کے دل میں جو ہے وہ مانگ لیتا ہے اور خدائے تعالیٰ اپنے محبوب کے ہاتھ سے دلوا دیتا ہے ۔ رُبَّ أَشْعَثَ أَغْبَرَ لَوْ أَقْسَمَ عَلَى اللَّهِ لَأَبَرَّهُ ۔ آخر میں آپ فرماتے ہیں: كُلًّا نُمِدُّ هَؤُلَاءِ وَهَؤُلَاءِ مِنْ عَطَاءِ رَبِّكَ وَمَا كَانَ عَطَاءُ رَبِّكَ مَحْظُورًا ۔ عہ
تو اپنے خزانے سے یا رب مجھے اتنا دے❖دیتا ہی چلا جاؤں ہر شخص کو جو مانگے
کیا ملک میری حقیقت کو سمجھتے علوی❖جن کا استاد نہ سمجھا وہ معمّا ہوں میں
ظاہر بیں خوارقِ عادت کو آپ کی طرف منسوب کرتے ہیں ، اور دقیقہ شناس لِلَّهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ کی طرف ۔ یہ مردگی ترکِ ارادہ ہے ، عبدیت اپنا انتہائی کمال بتاتی ہے ۔ ایک مرتبہ مجلسِ وعظ گرم ہے ، تمام اولیاء...
صفحہ 201 (اسکین 201.jpg)(Pronouncements and Spiritual Dispositions of Hazrat Ghawth al-A'zam and the Tenets of Futuh al-Ghayb)
اقطاب و ابدال جمع ہیں ۔ زبانِ معجز بیان رطب اللسان ہے ۔ آپ ارشاد فرماتے ہیں: «قَدَمِي هٰذِهِ عَلَى رَقَبَةِ كُلِّ وَلِيِّ اللهِ»۔ تمام اولیاء نے اس قول کو سنتے ہی اپنی گردنیں جھکا دیں ۔ روئے زمین پر اس وقت جتنے اولیاء جس جس جگہ تھے سب نے اس پر عمل کیا اور سرفراز ہوئے: ﴿ذٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ وَاللَّهُ ذُو الْفَضْلِ الْعَظِيمِ﴾۔
❖میں نے اس قول کو کسی فخر سے نہیں کہا، میرے رب نے زبانِ حقیقت میں کلام فرمایا ۔❖
حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی تعلیماتِ لطیف سے چند امور بیان کر دیئے جاتے ہیں تاکہ طریقۂ عالیہ قادریہ کی تعلیم کا اجمالی خاکہ سرمۂ چشمِ بصیرت ہو سکے ۔ آپ فتوح الغیب میں فرماتے ہیں: اہل مجاہدہ و محاسبہ اور اولو العزم افراد کے دس خصائل ہیں ، جن کو انہوں نے آزمایا ہے کہ جب باذنِ اللہ ان عادات کو قائم کر لیا اور ان کو مضبوط و مستحکم کر لیا تو وہ بلند درجوں کو پہنچ گئے: ۱۔ کبھی خدا کی قسم نہ کھائے ، نہ سچ پر نہ جھوٹ پر ، نہ جان کے نہ انجان ۔ ۲۔ جھوٹ سے اجتناب کرے ، نہ دلگی میں نہ قصداً ۔ ۳۔ کسی شئی کا وعدہ کر کے وعدہ خلافی کرنے سے ڈرے ۔ ۴۔ کسی مخلوق کو لعنت کرنے یا کسی چیونٹی یا اس سے بھی زیادہ حقیر...
صفحہ 202 (اسکین 202.jpg)(Conclusion of the Ten Qualities and the Ascending Stages of Tribulation and Surrender)
...شئے کو ایذا دینے سے اجتناب کرے ۔ ۵۔ کسی مخلوق کو بددعا نہ دے اگرچہ وہ ظلم کرے ۔ ۶۔ کسی اہل قبلہ کو قطعی طور پر مشرک یا کافر یا منافق نہ کہے ۔ ۷۔ گناہوں کی طرف نظر کرنے سے اجتناب کرے ، اپنے ہاتھ پیر کو ان سے روکے ۔ ۸۔ کسی شخص پر اپنا کم یا زیادہ بار ڈالنے سے احتراز کرے ۔ ۹۔ آدمیوں سے امید کو توڑ دے ۔ ۱۰۔ خوش حالی و بد حالی دونوں حالتوں میں تواضع و عاجزی اختیار کرے ۔ اگر چھوٹے کو دیکھو تو کہو کہ اس نے تو کوئی گناہ کیا ہی نہیں اور میں نے تو گناہ کئے ہیں ۔ اگر بڑے کو دیکھو تو کہو کہ اس نے مجھ سے پہلے سے عبادت کی ہے ۔ اور اگر عالم کو دیکھو تو کہو کہ خدا نے اس کو ایسی شئے عطا کی ہے جسے میں نے حاصل نہیں کیا ، وہ عالم ہے میں جاہل ہوں ، وہ عالمِ باعمل ہے اور میں جاہلِ مطلق ۔ اگر جاہل کو دیکھو تو کہو کہ اس نے نادانستہ گناہ کیا ہوگا اور میں نے دانستہ ۔ اگر کافر کو دیکھو تو کہو: کیا معلوم شاید وہ اسلام لائے اور نیک عمل پر اس کا خاتمہ ہو ۔
حضرت غوث الاعظم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں: جب بندہ کسی بلا میں مبتلا ہوتا ہے تو اول وہ خود بخود حرکت کرتا ہے ۔ اگر اس سے خلاصی نہ ملے تو خلق سے مدد لیتا ہے ۔ اگر اس سے بھی چھٹکارا نہ پائے تو اپنے رب کی طرف دعا کے ساتھ رجوع کرتا ہے ۔ پھر جب خالق کے پاس سے بھی نصرت نہ ملے...
صفحہ 203 (اسکین 203.jpg)(Annihilation of Causes, Execution of Divine Decree, and the Modes of Following Divine Command)
...تو اس کے سامنے ہمیشہ سوال، دعا اور عاجزی کرتا ہوا پڑ جاتا ہے ۔ اگر اس پر بھی خالق عز و جل دعا سے بھی عاجز کر دے اور اس کو قبول نہ فرمائے حتی کہ وہ ظاہری و باطنی تمام اسباب سے جدا ہو جائے تو اس وقت اس میں تقدیرِ الٰہی نافذ ہوتی ہے اور آئندہ تمام اسباب و حرکات سے فنا ہو جاتا ہے اور اب وہ روح ہی روح رہ جاتا ہے ۔ وہ تقدیر کے ہاتھ میں ایسا ہو جاتا ہے جیسا شیر خوار بچہ دایہ کے ہاتھ میں ، یا مردہ غسال کے ہاتھ میں ہو یا گیند شہسوار کے چوگان کے سامنے ۔
ایک بات قابل غور ہے کہ حکم کی پیروی دو قسم پر ہے: ۱۔ جس کا حکمِ شرع آ گیا اس میں شرع کے ذریعہ سے حکمِ خدا کی اتباع کی جائے ۔ ۲۔ جس میں حکمِ شرع نہ ہو اس میں امرِ باطن ۔ جس میں امرِ باطن نہ ہو وہ تو مجرد فعلِ حق ہے ، یہ فنائے افعال اور تسلیم و رضا کی حالت ہے ۔ اور اگر تو حالتِ حق میں ہو اور وہ محو و فنا ہو تو اس حالت میں واجب الاتباع یہ ہے کہ تیرا ارادہ و ہمتِ دلی کسی شئے سے قطعاً متعلق نہ ہو ، نہ دنیا کے کام میں نہ عقبیٰ کے ۔
ایماندار کو خدائے تعالیٰ اپنا مقرب و برگزیدہ فرماتا ہے تو اس کے دل کی آنکھ کے سامنے رحمت و منت و انعام کا دروازہ کھول دیتا ہے ۔ جب بندہ کو اس پر اطمینان ہو جاتا ہے تو اس پر بلاؤں کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ ظاہر پر نظر کرتا ہے تو وہ حال دیکھتا ہے جو اس کو ناگوار گزرتا ہے ، اور باطن کی طرف...
صفحہ 204 (اسکین 204.jpg)(Dissolution of the Ego, Firmness in Tawhid, and the Archetypal Dispositions of the Saints)
...نظر کرتا ہے تو ایسا حال دیکھتا ہے جو اس کو محزون کر دیتا ہے ۔ خدائے تعالیٰ سے سوال کرتا ہے تو اجابت کو نہیں پاتا ۔ خواب دیکھتا ہے تو تعبیر سمجھ میں نہیں آتی ۔ اگر خلق کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہے تو اُدھر بھی راستہ نہیں ملتا ۔ اگر کوئی جائز بات نظر آتی ہے اور اس پر عمل کرتا ہے تو فوراً سزا مل جاتی ہے ۔ مخلوق کے ہاتھ اس کے جسم پر ، اُن کی زبانیں اس کی آبرو پر کھل جاتی ہیں ۔ اگر بلا پر راضی ہو جاتا ہے ، اس پر خوش ہوتا اور اس سے لذت اٹھانا چاہتا ہے تو وہ بھی نہیں ملتا ۔ تو اس وقت اس کا نفس گداختہ ہونا شروع ہوتا ہے ۔ خواہشات زائل ہوتے اور آرزوئیں رفع ہو جاتی ہیں ۔ دو جہاں مٹنا شروع کرتے ہیں ۔ پھر جب بندہ اخلاقِ انسانیہ اور صفاتِ بشریہ سے فنا ہو جاتا ہے اور روح ہی روح باقی رہ جاتی ہے تو پھر اس پر رحمت و نعمت و ناز کے دروازے کھول دیتا ہے ۔ بادشاہوں اور اربابِ دولت کو اس کا مسخر کر دیتا ہے اور اپنی ظاہری و باطنی نعمتوں کو اس پر کامل کر دیتا ہے اور اس امر کو اس پر لقائے ذوالجلال تک باقی رکھتا ہے ۔
خدائے تعالیٰ کا تقویٰ اپنے پر لازم سمجھو ، خدا کے سوا کسی سے نہ ڈرو ، اسی پر اعتماد اور بھروسہ رکھو ، تمام حاجات کو اسی سے مانگو ، ماسویٰ اللہ پر تکیہ و توکل نہ کرو ، توحید کو اختیار کرو ، ایک توحید سب کو جامع ہے ۔
کمالِ عبدیت اور مشاربِ اولیاء
اولیاء کئی طریقہ کے ہوتے ہیں ۔ بعض دین کی حمیت و غیرت رکھتے ہیں ، مخالفین پر تیغ...
صفحہ 205 (اسکین 205.jpg)(Prophetic Archetypes of the Saints and the Transcendence of Obligatory Works over Supererogation)
...برہنہ رہتے ہیں ۔ ان اولیاء کو «نوحی المشرب» کہتے ہیں ۔ بعض جوشِ محبت سے بھرے رہتے ہیں ، رونا تڑپنا بے قرار رہنا ان کا کام ہے ، ان کو «موسوی المشرب» کہتے ہیں ۔ بعض کا کام رضا و تسلیم ہے ، بڑے بڑے امتحانات میں سے ہنستے بولتے خوش و خرم نکل جاتے ہیں ، ان کو «ابراہیمی المشرب» کہتے ہیں ۔ بعض توحید میں ڈوبے ہوئے رہتے ہیں ، اُن کو اُن کے محبوب کے سوا کوئی نظر نہیں آتا ، ان اولیاء کو «عیسوی المشرب» کہتے ہیں ۔ بعض اقتضائے وقت کے مطابق رہتے ہیں ، ان کا کوئی ارادہ ہوتا ہے نہ کوئی مقصد ، نہ یہ اپنے ارادہ سے کہتے ہیں نہ اپنے ارادہ سے کوئی کام کرتے ہیں ، جو دکھایا دیکھا ، جو سنایا سنا ، کسی سے ملتے ہیں تو حکم کی وجہ سے ، لڑتے ہیں تو حکم کی بنا پر ، خدائے تعالیٰ کو دینا ہوتا ہے تو ان کے ہاتھوں سے دلاتا ہے ، کہنا ہوتا ہے تو ان کو گویا کر دیتا ہے ، ﴿مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى * إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى﴾ ان کے حسبِ حال ہوتا ہے ، ان اولیاء کو «محمدی المشرب» کہتے ہیں ۔
ایک اور بات قابلِ یادداشت ہے: نفل نمازیں اپنی خوشی و ارادے سے پڑھی جاتی ہیں اور فرض نمازیں حکمِ خدا ہے ۔ اگر ایک شخص رات بھر نوافل پڑھے ، صبح کے وقت سو جائے اور فجر کی دو رکعتیں نہ پڑھے ، اور دوسرا رات بھر سوئے اور صبح کی دو رکعتیں فرض ادا کرے ، تو مقدم الذکر سے موخر الذکر افضل ہے ۔ جو شخص اپنی خوشی سے ریاضتیں کرتا ہے ، نیک کام کرتا ہے ، خدا بھی اس کے مقاصد کو پورا کرتا ہے ، جو چاہو...
صفحہ 206 (اسکین 206.jpg)(Proximity through Supererogation vs Proximity through Obligation, Degrees of Fana, and Foundations of the Qadiriyyah)
...کرتا ہے [یا ہوتا ہے] ۔ اس کو صاحب «قربِ نوافل» کہتے ہیں ۔ جو شخص تحتِ حکم رہتا ہے ، نہ اس کا کوئی مقصد ہے نہ مراد ، اس کا صرف یہی مقصد ہے کہ خدا کے مقصد کو پورا کرے ، ایسا شخص خلیفۃ اللہ ہوتا ہے ، اس سے سب کو امداد ملتی ہے ، نام اس کا ہے کام خدا کا ، ایسے شخص کو صاحب «قربِ فرائض» کہتے ہیں ۔
ایک اور بات یاد رکھو! جب تک کوئی شخص ذاتِ حق میں فنا نہ ہو وہ ولی ہی نہیں ہوتا بلکہ زہاد و عباد میں رہتا ہے ۔ جو ولی ذاتِ حق میں فنا ہو ، یعنے «عبدالحق» ہو اور حیاتِ الٰہی نمایاں نہ ہو وہ گویا ایسا بے ہوش ہے جو بستر پر کروٹیں لیتا ہے ، مگر سیاہ و سپید کی کچھ خبر نہیں ۔ جو اژرنگِ علمِ الٰہی بن گیا ہو مگر قدرت تک نزول نہیں کیا ، گویا جس میں علمِ الٰہی کا انعکاس ہو اور ایک طرح کا ام الکتاب بن گیا ہو یعنے «عبدالعلیم» ہو ، وہ گویا ایسا پیر اور زمین گیر ناتواں ہے جو اٹھ سکتا ہے نہ بیٹھ سکتا ہے ، نہ چل سکتا ہے نہ پھر سکتا ہے ۔ لیکن جس میں قدرتِ الٰہی بھی نمایاں ہو جائے وہ مظہرِ اتم ہے ، انسانِ کامل ہے ، وہی «عبدالقادر» ہے ، وہی حقیقۃً «عبداللہ» ہے ۔
اس تمہید کے بعد عرض کیا جاتا ہے کہ طریقۂ قادریہ کا اصل اصول عدمیتِ اصلی پر رہنا ، بے ارادہ جینا ، بے مقصد گزارنا ، نہ کسی چیز سے اعراض ہے نہ کسی چیز پر اصرار ، اقتضائے وقت کا سمجھنا اور اس کے مطابق ہو جانا ، تحتِ حکم چلنا ، اپنے یا کسی اور کے ارادہ کو دخل نہ دینا ، ہر چیز میں اخلاص رکھنا ، عبدیت کو اپنا سرمایۂ ناز سمجھنا ایک قادری کا اہم فرض ہے ۔ قادری کا...
صفحہ 207 (اسکین 207.jpg)(Sayings of Ghawth al-A'zam (Like a Corpse with the Washer), Pure Servitude, and Hasrat's Devotional Verse)
...ہر فعل تحتِ حکم ہونے کی وجہ سے «قربِ فرائض» میں داخل ہے ۔ سیدی عبد القادر کا حکم ہے: «كُنْ كَالْمَيِّتِ فِي يَدِ الْغَسَّالِ» (تو ایسا ہو جا جیسے میت نہلانے والے کے ہاتھ میں)، «كَالْكُرَةِ تَحْتَ صَوْلَجَانِ الْفَارِسِ» (اور جیسے گیند پولو کھیلنے والے کے چوگان کے نیچے)، «وَكَالْوَلَدِ الرَّضِيعِ فِي حَجْرِ ظِئْرِهِ» (اور جیسا دودھ پیتا بچہ انا کی گود میں)۔ رضا بالقضاء، توحید، فقر، عبدیت، ترکِ ارادہ، اخلاص، زندگی میں مردگی اور عدمیتِ اصلی اس طریقۂ عالیہ کے مرکز ہیں ، جو بظاہر مختلف الفاظ اور مفاہیم ہیں مگر ان کا مصداق ایک ہی ہے: وہ عبدیت! اور صرف عبدیت ۔ یہاں نہ ذاتی ارادہ ہے نہ اپنے ارادہ سے تصرف ۔ تصرف تو کجاو ترکِ تصرف بھی بالارادہ نہیں ۔ ذاتی ارادہ تو موجبِ ذمہ داری ہے ، نہ کہ امتثالِ امرِ الٰہی ۔
ع (حسرت):❖جبتک نہ وہ کہے کبھی کہتا نہیں ہوں میں
❖یوں اس کی بزم میں ہوں گویا نہیں ہوں میں❖
یہاں عبدیت و اطاعت ہے نہ کہ فرمائش و آرزو ۔ قربِ فرائض ہے قربِ نوافل نہیں ۔ خدائے تعالیٰ کو کسی کو دینا ہوتا ہے تو اپنے محبوب کے ہاتھ سے دیتا ہے ، کہنا ہوتا ہے تو اپنے پیارے بندے کے منھ سے کہتا ہے ۔ یہ ﴿مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى * إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى﴾ کا وارث ہے ۔ یہ «لَوْ كُشِفَ الْغِطَاءُ مَا ازْدَدْتُ يَقِينًا» کا سلالہ ہے ، یہ عبدیت...
صفحہ 208 (اسکین 208.jpg)(Continuous Miracles, the Supreme Epiphany, Hasrat's Verse, and the Literary Canon of Ghawth al-A'zam)
...تھی کہ حضرت سے خوارقِ عادت ایسے متواتر متوالی نمایاں ہوتے ہیں جیسے کسی محبوب کے گلے سے موتیوں کا ہار ٹوٹ گیا ہو یا کسی زاہد کے ہاتھ سے تسبیح ۔ یہ کثرتِ خوارق نہ ریاضتِ شاقہ کا نتیجہ ہیں نہ عدمِ نزول اس کا سبب ، یہ حجۃ الحق علی الخلق ہے جس کو خدائے تعالیٰ خوارق سے تائید کر رہا ہے ۔ یہ مصالحِ خداوندی کا تقاضا ہے ، یہ تجلیِ اعظم کا اقتضا ہے ، تقدیرِ الٰہی کا جریان ہے اور ارادۂ حق کا سریان ۔
ع (حسرت):❖موجِ دریائے ارادہ ہوں میں
❖حیرت انگیز روانی میری❖
غرض آپ کیا ہیں؟ تفصیل جاننے کے لئے آپ کے تصانیف: فتوح الغیب، الفتح الربانی، غنیۃ الطالبین، الہاماتِ غوثیہ کے مطالعہ سے ظاہر ہوگا ۔ ان کے علاوہ بہجۃ الاسرار، قلائد الجواہر، الفتح المبین میں بھی حضرت کے بعض ارشادات مذکور ہیں ۔ ﴿فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ﴾ پھر جو چاہے یقین کرے اور جو چاہے انکار کرے ۔
صفحہ 209 (اسکین 209.jpg)(Al-Ma'arif Part Four (Title Page and Cover Plate))
ہم اپنا مقصود بیان کرنے سے پہلے چند متفرق باتوں کو بیان کرتے ہیں جن سے امید ہے کہ ہمارے مقصود کے سمجھنے میں سہولت ہوگی ۔ ۱۔ کسی مسلمان کو خدائے تعالیٰ کے وحدہ لا شریک لہ ہونے میں شک نہیں ۔ ۲۔ اصلی اور بالذات وجود اللہ تعالیٰ کا ہے ۔ تمام مخلوقات اور بندوں کا وجود بالعرض ہے ، خدا کا عطیہ ہے ۔ ۳۔ بعض دفعہ غیر اصلی ، بالعرض ، ناقص چیز کو کالعدم سمجھتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ: «آپ کے سوا دینے والا ہے کون؟» مگر کہنے والے کی مراد رہتی ہے کہ آپ بہت کچھ دینے والے ہیں ، دوسرے دیتے بھی ہیں تو اس قدر کم ہے کہ ان کا دینا نہ دینا دونوں برابر ہیں ۔ اس محاورے میں غیر اہم کو معدوم بیان کیا گیا ہے ۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کے وجودِ بالذات اور اصلی وجود رکھنے کے مقابل بندے کا وجودِ بالعرض کالعدم ہے ، ناقابلِ توجہ ہے ۔ ۴۔ ہر ایک چیز کا ایک جدا ہی حکم ہوتا ہے ۔ ماں باپ کی تعظیم و توقیر کرو ، بیوی سے محبت کرو ، بچوں پر مہربانی رکھو ، پیغمبروں کی تعظیم اور اطاعت کرو ، دشمنانِ خدا و رسول سے دشمنی رکھو ، ان کو اپنا دوست نہ سمجھو ۔ یہ احکام ہیں ، ہر ایک کا حکم جدا ہے ۔ «وَآتِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ» پر عمل کرو ، ہر مستحق کو اس کا حق ادا کرو ۔ ۵۔ اگر کوئی کہے کہ خدا کے سوا کوئی نہیں ، اس کے معنی یہ ہیں کہ خدا کا وجود بالذات ہے...
صفحہ 212 (اسکین 212.jpg)(The Language of Logic vs the Language of Literature and Two Distinct Spiritual Contexts)
...دوسروں کا بالذات نہیں ۔ اس کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ بندوں کا وجود بالعرض بھی نہیں ، عطیۂ خدا بھی نہیں ۔
۶۔ ایک اور بات کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھو کہ منطقی زبان الگ ہوتی ہے اور ادب کی الگ ۔ ایک ادیب غیر اہم کو نفی کے طور پر ادا کرتا ہے اور منطقی اس طرزِ بیان سے ناواقف ہے ۔
۷۔ (الف) جس وقت خدا سے غفلت کی جا رہی ہو ، اس کے وجودِ بالذات سے بے التفاتی ہو تو ، توحید پر زور دینے والے کہتے ہیں: «خدا کے سوا ہے کون؟ کس کی مقدور ہے کہ خدا کے سامنے اپنے وجود کا دعویٰ کرے؟» (ب) جس وقت بندوں سے معاملہ کرنا ہو تو کہتے ہیں: «ماں باپ کی تعظیم کرو ، بیوی بچوں سے پیار کرو ، پیغمبروں کا اتباع کرو ، دشمنوں سے دور رہو ، کافروں سے جنگ کرو»۔
۸۔ جب تک انسان بالذات اور بالعرض دونوں کے حقوق کا لحاظ نہ رکھے گا اور دونوں کو قائم نہ رکھے گا اس وقت تک دین و دنیا کا کام نہیں چل سکتا ۔ خدا کے سوا سب کو مٹا دینا اور بندوں کے حقوق کو ضائع کرنا دین کا کام نہیں ۔
صفحہ 213 (اسکین 213.jpg)(Boundaries of Shirk and Ilhad: Metaphor vs Literalism in Quranic and Everyday Usage)
...کو اس کا حق دینا ضروری ہے ۔ حقائقِ اشیاء ثابت ہیں تو خدا کا «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ہونا بھی ثابت ہے ، نہ اس سے انکار ممکن ہے نہ اس سے انکار جائز ۔ حاصل یہ کہ بالذات اور بالعرض دونوں حق ہیں ۔ بالعرض پر اگر اتنا زور دیں کہ وہ بالذات کے حدود میں داخل ہو جائے تو یہ شرک ہے ، اور بالعرض کے احکام سے اتنی بے التفاتی کی جائے کہ بالعرض کے احکام بالذات پر لگائیں تو یہ زندقہ و الحاد ہے ۔
۸۔ وجود حقیقتاً بالذات ، اصلی طور سے کس کی صفت ہے؟ خدائے تعالیٰ کی ۔ یہی وجود بندے کی طرف لگائیں تو مجاز ہے ، بالعرض ہے ۔ مجاز کے قائل ہونے کے بعد نہ زندقہ رہتا ہے نہ شرک ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ»۔ مکر کرنا بندے کی صفت ہے مگر قرینہ سے اس کے معنی لئے گئے ہیں (مکر کی سزا دینے والا) ، اس میں کچھ الحاد نہیں ہے ۔ جبرائیل نے بھی بی بی مریم کو کہا کہ «میں تم کو اچھا بیٹا دینے آیا ہوں»۔ قرینہ سے معلوم ہو رہا ہے کہ جبرائیل کے پھونکنے کی وجہ سے بیٹا دینے کا لفظ استعمال کیا گیا ہے اور یہ مجاز ہے ، لہٰذا یہ شرک نہیں ہے ۔ اگر کوئی ڈاکٹر کہے: «میں فلاں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں»، اگر ڈاکٹر خدا پرست ہے تو اس کا مقصد ہوگا کہ خدا کے فضل کی مدد سے میں نے بیمار کو اچھا کیا اور اس کا کہنا مجاز ہوگا ، قرینہ اس کا مسلمان ہونا ہے ۔ اگر غیر مسلم کہے کہ «میں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں» تو چونکہ اللہ کا فضل اس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے اس لئے یہ شرک ہے ۔ ہم لفظی معنوں کو چھوڑ کر قرینہ سے مجازی معنی لے سکتے ہیں ، مثلاً ایک...
صفحہ 214 (اسکین 214.jpg)(Discerning Metaphor, Sufi Vigilance against Subtle Shirk, and Reaffirmation of the Creed)
...شخص قسم کھا کر کہے «میں تمہارے گھر میں قدم نہ رکھوں گا»، تو چونکہ اس کے معنے یہ ہیں کہ تمہارے گھر میں نہیں جاؤں گا ، پس گھر کے باہر بیٹھ کر اگر اپنا قدم چوکھٹ کے اندر ڈالے تو کچھ نہ ہوا قسم نہ ٹوٹے گی ۔ بہرحال ساری خرابی مطلب نہ سمجھنے کی ہے ۔ ایک شخص قرینہ سے مجازی معنی لیتا ہے ، اس کو حقیقت پر محمول کر کے شرک کہہ دینا بڑی جہالت ہے ۔ حقیقی معنی سے شرک ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے ، اسی طرح حقیقی معنے سے زندقہ ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے ۔ ہم صبح سے شام تک ہزاروں جملے مجاز کے استعمال کرتے ہیں ، اگر سب کو حقیقت پر محمول کریں تو بات کرنا مشکل ہو جائے گا ۔
یاد رکھو! جو صوفی ہوتا ہے وہ مجاز کو استعمال بھی کرتا ہے تو حقیقت اور بالذات سے غفلت نہیں کرتا ۔ حقیقت اور بالذات سے غفلت کرنے کو وہ شرکِ خفی سمجھتا ہے اور اس سے ہمیشہ پرہیز کرتا ہے ۔ یہ بالذات سے ہوشیار رہنا فنائے افعال ، فنائے صفات اور فنائے ذات کو پیدا کرتا ہے ۔
حدیث نبوی ﷺ
اب میں پھر کہتا ہوں: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللهِ»، عَلَيْهَا نَحْيَا وَعَلَيْهَا نَمُوتُ وَعَلَيْهَا نُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللهُ۔
صفحہ 215 (اسکین 215.jpg)(The Allegory of the Sun, the Full-Length Mirror, and the Mirrors of the Immutable Entities)
آفتابِ عالم تاب ساری دنیا کو اپنے نور سے درخشاں کر رہا ہے ۔ سامنے ایک قد آدم آئینہ ہے ، جلبی تو نہیں کیا گیا ہے ۔ بڑے آئینے کے آگے بھی چھوٹے چھوٹے آئینے ہیں ۔ آفتاب کا نور بڑے آئینے پر اور بڑے آئینے سے دوسرے آئینوں پر پڑتا ہے ۔ چھوٹے آئینے بھی مختلف سائز کے ہیں ، بعض صاف روشن ہیں جو بڑے آئینے کے نور کو پوری درخشندگی کے ساتھ منعکس کرتے ہیں ، اور بعض ایسے ہیں کہ جو شخص ان کے سامنے جاتا ہے کچھ اور ہی نظر آتا ہے ۔ یہ چھوٹے آئینے کیا ہیں؟ ایک لانگھنگ گیلری ہے کہ آدمی کسی میں چھوٹا اور موٹا نظر آتا ہے اور کسی میں بہت دبلا ، کسی میں بایاں سیدھا اور سیدھا بایاں نظر آتا ہے ، بعض میں جوں کی توں صورت نظر آتی ہے اور دیکھنے والے کی نظر کو اپنی چمک دمک سے خیرہ کرتی ہے ، بعض میں نہایت بھیانک اور خوفناک چہرہ دکھائی دیتا ہے ۔
سمجھے یہ کس کی مثال ہے؟ بلا تشبیہہ آفتابِ عالم تاب سے خدا کا نور مراد ہے: ﴿اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ﴾ ، اور قد آدم آئینہ محمد عربی...
صفحہ 216 (اسکین 216.jpg)(Distribution of Prophetic Light, Relativity of Good and Evil, and the Cinema Film Analogy)
...صلی اللہ علیہ وسلم ہیں ۔ یہ چھوٹے چھوٹے آئینے اعیانِ ثابتہ ہیں ، حقائقِ اشیاء ہیں ، معلوماتِ الٰہیہ ہیں ، طبائعِ جائزات ہیں ۔ آفتابِ عالم تاب یا قد آدم آئینہ یعنی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے جو نورِ وجود پہنچتا ہے وہ ہر ایک سے منعکس ہو کر اس کی استعداد اور قابلیت کے مطابق دکھائی دیتا ہے: «اللَّهُ الْمُعْطِي وَأَنَا الْقَاسِمُ»۔ پھر چھوٹے چھوٹے درست آئینے مسلمان اور اولیاءِ کرام کی مثال ہیں ، اور دیگر آئینے جن سے مختلف اچھے برے اشکال نظر آتے ہیں وہ بے دینوں کی مثال ہیں: ﴿قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ فَرَبُّكُمْ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا﴾۔
آفتابِ عالم تاب کی نور بخشی میں کس کو کلام ہے؟ نورِ وجودِ الٰہی سے کسے انکار ہے؟ مرآتِ جمالِ لا یزالی یعنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اچھے ہونے میں کسی مسلمان کو اختلاف نہیں ۔ خیر و شرِ اضافی اعیانِ ثابتہ کے مظاہر ان استعدادات کو بتلاتے ہیں ۔ بھلائی برائی کا نظر آنا اعیانِ ثابتہ کی طرف منسوب ہوگا ، نہ کہ خدا یا رسول کی طرف ۔ ہاں! وجودِ حقیقی یعنی خدائے تعالیٰ سے جو نور ظاہر ہو رہا ہے وہ خیرِ محض ہے ۔ آئینۂ نورِ الٰہی سے جو کچھ نمایاں ہوگا وہ بھی خیر ہی ہوگا ، مگر بالعرض ۔
اور دیکھو! سینما کے فلم میں پتے کے بعد پتہ گرتا جاتا ہے ۔ ناواقف سمجھتا ہے کہ ایک ہی تصویر قائم ہے ، تصاویر کے یکے بعد دیگرے آنے سے یہ حرکت محسوس ہو رہی ہے ۔ یہ سب اعیانِ ثابتہ کے حالات ہیں...
صفحہ 217 (اسکین 217.jpg)(The Order of Taqdir, Irrevocable vs Conditional Decree, and Hasrat's Verses)
...جو واحداً بعد واحد نمایاں ہوتے جا رہے ہیں ۔ ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے: سینما میں جتنا کھیل ہو رہا ہے ، جو تماشے نظر آ رہے ہیں ان کا بھی ایک نظام ہے ۔ اگر ان کا کوئی نظام نہ ہوتا تو ایک وحشیانہ نصب العین ہوتا ۔ یہ تناسب ، یہ خوبی کہاں سے پیدا ہوتی؟ سمجھے! میں کیا کہہ رہا ہوں کہ اس تماشے کا تناسب اور اس کی باضابطگی کا نام تقدیر ہے ۔ جس طرح سینما کے پتے مرتب ہیں ، ان میں کوئی پتہ آگے پیچھے کر دیا جائے تو سارا کھیل بگڑ جائے ۔ اسی طرح تقدیرِ الٰہی میں کسی قسم کا تغیر و تبدل ممکن نہیں: ﴿لَا تَبْدِيلَ لِسُنَّةِ اللَّهِ﴾۔ ہاں ، بعض بزرگ بھی جس کو قضاءِ مبرم سمجھے ہیں ، اٹل بات سمجھتے تھے ، وہ بھی کسی بڑے کی قوت سے بدل جاتا ہے ، یعنے مبرم عند الناس ، وہ بھی حقیقت میں معلق تھا ۔ «الْحُكْمُ يَتَغَيَّرُ وَالْعِلْمُ لَا يَتَغَيَّرُ» ورنہ جہلِ مرکب لازم آئے گا ، «تَعَالَى اللهُ عَنْ ذٰلِكَ عُلُوًّا كَبِيرًا»۔ ﴿يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ﴾۔ «لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ» وَذٰلِكَ مِنَ الْقَدَرِ۔
ع (حسرت):❖جو ہونا ہے وہ ہوتا ہے جو ملنا ہے وہ ملتا ہے
❖جب اس کا ارادہ چلتا ہے پھر اپنا ارادہ کون کرے❖
او! بارش برس ، اور خوب برس ، تو خیر ہے ، تیرا ہونا ضرور ہے ، اگر کسی بڑھیا کی جھونپڑی بہہ جاتی ہے بہہ جائے ، کیا پروا!
صفحہ 218 (اسکین 218.jpg)(Verses of Divine Omniscience, Might, and the Illumination of the Heart)
معیارِ تقدم و تاخر! کس کو پہلے کس چیز کو بعد کہتے ہیں
اس کی بہت سی صورتیں ہیں ۔ ایک تقدمِ ذاتی ، اس کے مقابل تاخرِ ذاتی ۔ تقدمِ ذاتی میں مقدم اور موخر دونوں معاً رہتے ہیں ، صرف مقدم کی ذات پہلے ہوتی ہے ۔ کسی نے قفل میں کنجی لگا کر کنجی کو پھرایا ، کنجی کی حرکت اور ہاتھ کی حرکت دونوں معاً رہتے ہیں ، مگر کہنا پڑتا ہے کہ ہاتھ کی حرکت پہلے ہے اور کنجی کی حرکت بعد ، گو دونوں کی حرکت کا زمانہ ایک ہے ، مگر چونکہ ہاتھ کی حرکت بالذات ہے اور کنجی کی حرکت بالذات نہیں بلکہ ہاتھ کی حرکت سے کنجی نے حرکت کی ہے ، لہٰذا ہاتھ کی حرکت کنجی کی حرکت سے بالذات اور پہلے ہے اور کنجی کی حرکت بالعرض اور بالواسطہ ۔
ایک اور تقدم و تاخر ہے: مقدم کا زمانہ الگ اور موخر کا الگ ۔ پہلا زمانہ میں پہلا ہوتا ہے اور موخر بعد ۔ زید عمرو سے گھنٹہ بھر پہلے آیا تو زید کا آنا زمانے میں مقدم اور عمرو کا آنا بعد ۔ دونوں کا زمانہ کبھی ایک نہیں ہو سکتا ، مقدم پہلا ، پہلے پایا جائے گا اور اس کے بعد موخر...
صفحہ 220 (اسکین 220.jpg)(Perpetual and Eternal Precedence, Hierarchy of Divine Attributes, and the Reality of Immutable Entities)
...پایا جائے گا ۔ بہرحال حادث کا مقابلہ یعنے نو پیدا چیز کا مقابلہ بعد پیدا ہونے والی چیز سے کیا جائے گا تو یہ تقدمِ زمانی ہے ، اس میں ایک مقدم بالزمانہ ہے اور ایک موخر بالزمانہ ہے ، جیسا کہ ابھی گزرا ۔ اگر متقدم یعنے پہلے کا زمانہ ایک نہیں ہے مگر پہلے کو حادث کہنا پڑتا ہے تو اس کو تقدمِ دہری کہتے ہیں ۔ اگر متاخر اور متقدم دونوں قدیم ہیں ، مگر متقدم کو پہلے کہنا ضرور ہے گو زمانہ سے دونوں کو علاقہ نہیں ، مثلاً خدا بھی قدیم ہے ، اُس کا علم اور تمام صفات بھی قدیم ہیں ، مگر کہنا پڑتا ہے کہ خدا کی ذات پہلے ہے اور اس کے صفات بعد ہیں ، ایسے تقدم کو تقدمِ سرمدی کہتے ہیں ۔ یہ تقدم و تاخر میں کیسی ترتیب ہوتی ہے؟ اول خدا کی ذات ہے ، پھر حیات کا مرتبہ ، پھر علم ، پھر سماعت و بصارت ہے ، پھر قدرت ہے اور مرتبہ میں اس کے بعد ارادہ اور کلام ہیں ۔
اس تمہید کے بعد ہم کہتے ہیں کہ اللہ تعالیٰ کو علم ہے اور علم بھی قدیم ہے ۔ علم فعلِ متعدی ہے ، فاعل اور مفعول کو چاہتا ہے ۔ فاعل تو خدا ہے ، ہر چیز معلوم ہے ۔ معلوم ہونے کو کیا ضرور ہے کہ وہ موجود بھی ہو جائے؟ معلوم کو حقیقی چیز بننے کے لئے ، حقیقی اور موجود بننے کے لئے کسی اور چیز کی بھی ضرورت ہے ۔ بھلا وہ اور چیز کیا ہوگی؟ وہ ہے اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی تجلی جو معلومِ الٰہی پر ہوتی ہے ۔ خدا کی ذات قدیم ، اس کا علم قدیم ، اس کے معلوم قدیم ۔ معلومِ الٰہی کو عینِ ثابت کہتے ہیں ، حقیقتِ شئے اسی کا نام ہے ، حقائقِ اشیاء کو اعیانِ ثابتہ کہتے ہیں ۔
صفحہ 221 (اسکین 221.jpg)(The Creative Command 'Kun Fayakun' and the Cosmic Order of Taqdir)
تجلیات کے اعیانِ ثابتہ پر ڈالنے کا نام حکمِ "کن" ہے یعنے خدا نے تجلی کی ، پس عینِ ثابتہ اور حقیقتِ معلومہ نمایاں اور پیدا ہوگئیں ۔ یہی معنے ہیں "کن فیکون" کے ۔ وجود بخشی اور تجلیاتِ الٰہیہ کے اثر ڈالنے ، متوجہ ہونے کو حکمِ "کن" کہتے ہیں ، اور معلومِ الٰہی یعنے حقیقتِ شئے کے نمایاں ہو جانے کو "فیکون" کہتے ہیں ۔ دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے ازل سے ابد تک خدائے تعالیٰ کے اسمائے الٰہی کے ذریعہ سے ظاہر کرنے کا ایک سلسلہ ہے کہ چلا جا رہا ہے ۔ قدیم ہو یا حادث سب خدائے تعالیٰ کے اسماء کے اثرات ہیں ۔
یہ اسمائے الٰہی ظاہر ہوتے ہیں تو ایک ترتیبِ خاص سے ظاہر ہوتے ہیں ۔ مثلاً دادا پہلے ، بیٹا اس کے بعد ، پوتا اس کے بعد ۔ علت پہلے ، معلول بعد ؛ سبب پہلے ، مسبب بعد ۔ اسی ترتیب کا نام "تقدیر" ہے ۔ پوتا باپ سے پہلے ، باپ دادا سے پہلے نہیں ہو سکتا ۔ تقدیر سے جو کچھ ظاہر ہو رہا ہے وہ اس ترتیب کے ساتھ ظاہر ہو رہا ہے ، اور جس ترتیب کے ساتھ ہو رہا ہے سب اٹل اور ناقابلِ تغیر ۔ اس بہترین ترتیب کے ساتھ ساری دنیا کو لے چلنا علیم ، حکیم ، قدیر کا کام ہے ۔ اس پر کوئی جبر نہیں ، مگر اس کی حکمت کا تقاضا ہے ۔ حکیم جو کچھ کرے گا حکمت سے کریگا ۔ اس کی حکمت کے تماشے دیکھو ، اس کی داد دو ، ہر آن ، ہر لحظہ اس کے ہر ایک کام پر الحمد للہ کہو ۔
صفحہ 222 (اسکین 222.jpg)(The Reality of Sin and the Supreme Eminence of Dhikrullah)
یہ خوب سمجھ رکھو کہ وجود خدائے تعالیٰ کا ذاتی بلکہ عینِ ذات ہے ، اور ممکنات کے موجود ہونے کے معنی انتساب الی الحق کے ہیں ۔ ممکن کا جو کچھ ہے بالغیر ہے ، وہ بوقتِ وجود بھی اپنی عدمیتِ اصلی سے نہیں نکلتا ۔ وجود خیرِ محض ہے اور عدم شرِ محض ۔ کیا شئے ہے جو ہے اور وجود میں داخل نہیں؟ اور کیا شئے ہے جو نہیں ہے اور عدم میں شامل نہیں؟ جس شئے میں جس قدر وجود کا پہلو ظاہر ہوگا اسی قدر اس میں خیریت کا جانب نمایاں ہوگا ۔ آپ اس سے میری مراد سمجھ گئے ہوں گے کہ خیریت التفات الی اللہ اور اس کے وجود سے وابستہ رہنے میں ہے ، اور شرّیت اعراض عن اللہ اور اس سے بُعد میں ہے ۔
خدائے تعالیٰ ہم سے حضور کا مطالبہ فرماتا ہے اور غفلت سے ممانعت :
آیتِ قرآنی
فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ ۔ تم میری یاد کرو میں تمہاری یاد کرتا ہوں ۔
آیتِ قرآنی
وَاذْكُرُوا اللَّهَ كَثِيرًا لَّعَلَّكُمْ تُفْلِحُونَ ۔ خدا کی یاد بہت کرو کہ فلاح پاؤ ۔
آیتِ قرآنی
وَلَذِكْرُ اللَّهِ أَكْبَرُ ۔ بیشک خدا کی یاد بہت بڑا کام ہے ۔
آیتِ قرآنی
الَّذِينَ يَذْكُرُونَ اللَّهَ قِيَامًا وَقُعُودًا وَعَلَىٰ جُنُوبِهِمْ ۔ جو خدا کی یاد میں رہتے ہیں کھڑے ، بیٹھے ، کروٹ لیتے ہوئے ۔
صفحہ 223 (اسکین 223.jpg)(Heedlessness as the Root of All Sins and the Inner Darkness)
رِجَالٌ لَّا تُلْهِيهِمْ تِجَارَةٌ وَلَا بَيْعٌ عَن ذِكْرِ اللَّهِ ۔ وہ لوگ ایسے ہیں کہ تجارت و بیع یادِ خدا سے انہیں غافل نہیں بنا سکتی ۔
آیتِ قرآنی
أُولَٰئِكَ كَالْأَنْعَامِ بَلْ هُمْ أَضَلُّ أُولَٰئِكَ هُمُ الْغَافِلُونَ ۔ وہ جانوروں کے جیسے ہیں بلکہ ان سے زیادہ گمراہ ، وہی تو غافل ہیں ۔
آیتِ قرآنی
وَمَن يَعْشُ عَن ذِكْرِ الرَّحْمَٰنِ نُقَيِّضْ لَهُ شَيْطَانًا فَهُوَ لَهُ قَرِينٌ ۔ جو خدائے رحمن کی یاد سے غافل ہو جاتا ہے ہم اس پر شیطان تعینات کرتے ہیں پھر وہ اس کا مصاحب ہو جاتا ہے ۔
یہ غفلت اور اعراض عن اللہ جملہ گناہوں کی حقیقت اور جمیع معاصی کا سر اور تمام سیئات کی اصل اور ذنوب و آثام کا راز ہے ۔
آیتِ قرآنی
اللہ پاک نور ہے :
اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ ۔ اللہ آسمانوں اور زمینوں کا نور ہے ، بلکہ نورٌ علٰی نور ، يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَن يَشَاءُ ۔ نور پر نور ، خدا اپنے نور کی طرف جس کو چاہتا ہے رہنمائی کرتا ہے ۔
جو اس سے غافل ہوگا وہ بلاشک ظلمت میں ہوگا :
آیتِ قرآنی
أَوْ كَظُلُمَاتٍ فِي بَحْرٍ لُّجِّيٍّ يَغْشَاهُ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ مَوْجٌ مِّن فَوْقِهِ سَحَابٌ ظُلُمَاتٌ بَعْضُهَا فَوْقَ بَعْضٍ إِذَا أَخْرَجَ يَدَهُ ۔ یا (ان کے اعمال کی مثال) بڑے گہرے دریا کے اندرونی اندھیروں کی سی ہے کہ دریا کو ایک لہر نے ڈھانک رکھا ہے اور (لہر بھی ایک...
صفحہ 224 (اسکین 224.jpg)(The Impurity and Curse of Heedlessness and the Denial of Divine Existence)
لَمْ يَكَدْ يَرَاهَا وَمَن لَّمْ يَجْعَلِ اللَّهُ لَهُ نُورًا فَمَا لَهُ مِن نُّورٍ ۔ ...نہیں بلکہ) لہر کے اوپر لہر ، اُس کے اوپر بادل (غرض اندھیرے ہیں ایک کے اوپر ایک کہ دریا کی تہ میں کوئی آدمی) اپنا ہاتھ نکالے تو توقع نہیں کہ اس کو دیکھ سکے اور جس کو اللہ نور نہ دے اس کو (کسی طرف سے بھی) نور نہیں ۔
یہ غفلت روحانی ناپاکی و نجاست ہے ، اس سے خدا و مقبولانِ خدا کراہیت کرتے ہیں :
آیتِ قرآنی
وَالرُّجْزَ فَاهْجُرْ ۔ پلیدی سے دور رہ ۔ إِنَّمَا الْمُشْرِكُونَ نَجَسٌ ۔ شرک کرنے والے ناپاک ہیں ۔
یہ غفلت لعنت اور پھٹکار ہے :
آیتِ قرآنی
أَلَا لَعْنَةُ اللَّهِ عَلَى الظَّالِمِينَ ۔ ہاں خدا کی لعنت ہے ظالم قوم پر ۔ أَلَا بُعْدًا لِّلْقَوْمِ الْكَافِرِينَ ۔ ہاں دوری ہو منکر قوم کے لئے ۔
اشد غفلت و اعظم سیئات خدائے تعالیٰ کے وجود سے انکار ہے :
آیتِ قرآنی
كَيْفَ تَكْفُرُونَ بِاللَّهِ وَكُنتُمْ أَمْوَاتًا فَأَحْيَاكُمْ ثُمَّ يُمِيتُكُمْ ثُمَّ يُحْيِيكُمْ ثُمَّ إِلَيْهِ تُرْجَعُونَ ۔ کیونکے تم خدا کا انکار کر سکتے ہو اور تمہارا حال یہ ہے کہ تم بے جان تھے تو اس نے تم میں جان ڈالی ، پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو...
صفحہ 225 (اسکین 225.jpg)(The Enormity of Shirk and Heedlessness toward Divine Commands and Prohibitions)
... (قیامت میں دوبارہ) جلائیگا پھر اسی کی طرف لوٹ جاؤ گے) ۔
آیتِ قرآنی
لَا تَحْسَبَنَّ الَّذِينَ كَفَرُوا مُعْجِزِينَ فِي الْأَرْضِ وَمَأْوَاهُمُ النَّارُ وَلَبِئْسَ الْمَصِيرُ ۔ (اے پیغمبر ! ایسا خیال نہ کرنا کہ منکرین ملک میں کہیں بھاگ کر ہمیں ہرا دینگے (نہیں یہ خود ہارینگے) اور (آخرکار) ان کا ٹھکانا دوزخ ہے اور بیشک وہ بہت ہی برا ٹھکانا ہے ۔
اس کے بعد شرک کا مرتبہ ہے ۔ شرک کیا ہے؟ صفاتِ خداوندی میں کسی کو شریک سمجھنا ۔ انکارِ وجودِ حق اور شرک معمولی جرم نہیں ہے ، بغاوت اور بالکل جہالت ، سراپا غفلت ، نہایت ظلم و ظلمت ہے ۔
آیتِ قرآنی
إِنَّ اللَّهَ لَا يَغْفِرُ أَن يُشْرَكَ بِهِ وَيَغْفِرُ مَا دُونَ ذَٰلِكَ لِمَن يَشَاءُ وَمَن يُشْرِكْ بِاللَّهِ فَقَدِ افْتَرَىٰ إِثْمًا عَظِيمًا ۔ اللہ تو (اس جرم کو) معاف کرنے والا ہی نہیں کہ اس کے ساتھ کسی کو شریک گردانا جائے ، ہاں اس کے سوائے جو گناہ ہے جس کو چاہے معاف کر دے ، اور جس نے (کسی کو) خدا کا شریک گردانا تو اس نے (خدا پر طوفان) باندھا جو بہت ہی بڑا گناہ ہے ۔
ذات و صفاتِ خداوندی سے غفلت کے بعد مقاصد و اغراضِ خداوندی سے غفلت ہے یعنی اوامرِ الٰہی کے مطابق عمل نہ کرنا اور نواہی کے باوجود...
صفحہ 226 (اسکین 226.jpg)(The Wisdom of Creation and the Foundations of Religious Law (Awamir wa Nawahi))
ممنوعات کا مرتکب ہونا ۔ خدائے تعالیٰ نے کسی چیز کو بیکار نہیں پیدا کیا ۔ ہر چیز کے پیدا کرنے میں اس کے مصالح و حِکَم منظورِ نظر ہیں :
آیتِ قرآنی
رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَٰذَا بَاطِلًا ۔ اے ہمارے رب ! تو نے اسے بیکار نہیں پیدا کیا ۔
آیتِ قرآنی
وَمَا خَلَقْنَا السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ وَمَا بَيْنَهُمَا لَاعِبِينَ * مَا خَلَقْنَاهُمَا إِلَّا بِالْحَقِّ وَلَٰكِنَّ أَكْثَرَهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ۔ ہم نے آسمانوں اور زمین کو اور جو ان کے درمیان ہے کھیل کے طور پر نہیں پیدا کیا ، ہم نے انہیں برحق ہی پیدا کیا ہے مگر ان کے اکثر لوگ نہیں جانتے ۔
آیتِ قرآنی
أَفَحَسِبْتُمْ أَنَّمَا خَلَقْنَاكُمْ عَبَثًا وَأَنَّكُمْ إِلَيْنَا لَا تُرْجَعُونَ ۔ کیا تم خیال کرتے ہو کہ ہم نے تمہیں بے فائدہ پیدا کیا ہے اور یہ کہ تم ہماری طرف رجوع نہ کرو گے؟
تمام اوامر و نواہی پر غور کرو گے تو تمہیں معلوم ہوگا کہ اوامر ابقاءِ وجود و تحصیلِ کمال پر مبنی ہیں اور جملہ نواہی مہلکات و مفسدات و موانعِ تکمیل کے متعلق ہیں ۔ غرض کہ کسی شخص کو یہ حق حاصل نہیں ہے کہ کسی خدا کے بندے کے ابقاء و ترقی میں خلل ڈالے ، خواہ خود ہو یا کوئی اور شخص ۔ کیونکہ سب خدا کے بندے ہیں اور مالک الملک کی مِلک ۔ کسی شخص کو مالک الملک کی ملک پر اس کی اجازت کے بغیر کسی قسم کا تصرف یا ان کا ضائع کرنا جائز نہیں ہے ۔
صفحہ 227 (اسکین 227.jpg)(Divine Will, Justice, and the Spheres of Human Perfection)
وَرَبُّكَ يَخْلُقُ مَا يَشَاءُ وَيَخْتَارُ مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ سُبْحَانَ اللَّهِ وَتَعَالَىٰ عَمَّا يُشْرِكُونَ ۔ اور (اے پیغمبر !) تمہارا پروردگار جسے چاہتا ہے پیدا کرتا ہے [اور منتخب کرتا ہے] ، انہیں کچھ اختیار نہیں ، یہ جن سے شرک کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی ذات اس سے پاک اور بلند ہے ۔
آیتِ قرآنی
إِنَّمَا السَّبِيلُ عَلَى الَّذِينَ يَظْلِمُونَ النَّاسَ وَيَبْغُونَ فِي الْأَرْضِ بِغَيْرِ الْحَقِّ أُولَٰئِكَ لَهُمْ عَذَابٌ أَلِيمٌ ۔ الزام ہے تو انہیں پر ہے جو لوگوں پر ظلم کرتے ہیں اور ناحق (ناروا) ملک میں (لوگوں پر) زیادتی کرتے ہیں ۔ یہی لوگ ہیں جن پر عذابِ دردناک ہوتا ہے ۔
آیتِ قرآنی
لَا يُكَلِّفُ اللَّهُ نَفْسًا إِلَّا وُسْعَهَا لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ ۔ اور کسی شخص پر بوجھ نہیں ڈالتا مگر اسی قدر جس (کے اٹھانے) کی اس کو طاقت ہو ، جس نے اچھے کام کئے (ان کا نفع بھی) اسی کے لئے ہے ، اور جس نے برے کام کئے (ان کا وبال بھی اسی پر) ۔
آیتِ قرآنی
يُرِيدُ اللَّهُ بِكُمُ الْيُسْرَ وَلَا يُرِيدُ بِكُمُ الْعُسْرَ ۔ خدا تم سے نرمی کرنا چاہتا ہے اور تم سے سختی کرنا نہیں چاہتا ۔
خدائے تعالیٰ نے جو جو امر و نواہی فرمائے ہیں وہ یا تو تکمیلِ شخصی...
صفحہ 228 (اسکین 228.jpg)(Practical Wisdom (Ethics, Economics, Politics) and Outward Commands and Prohibitions)
کے متعلق ہیں جس کو تہذیبِ نفس اور علمِ اخلاقِ حسنہ کہتے ہیں ، یا تکمیلِ نظامِ منزل کے لئے جس کو تدبیرِ منزل کہتے ہیں ، یا تکمیلِ نظامِ کلی کی غرض سے جس کو سیاستِ مدن کہتے ہیں ۔
یہ خوب یاد رکھو جس کام کا خدائے تعالیٰ نے امر فرمایا ہے (جب تک اس کے خلاف قرینہ نہ ہو) وہ واجب ہے اس کا ترک گناہ ہے ، اور جس کام سے نہی فرمائی (جب تک اس کے خلاف قرینہ نہ ہو) وہ حرام ہے ، اس کا فعل و ارتکاب گناہ ہے ۔
اوامر و نواہی ظاہر سے بھی متعلق ہیں یعنے اعمالِ بدنی سے علاقہ رکھتے ہیں ، اور باطن سے بھی متعلق ہیں یعنی اعمالِ قلبی سے علاقہ رکھتے ہیں ۔ مثلاً اوامر متعلقِ ظاہر :
آیتِ قرآنی
أَقِيمُوا الصَّلَاةَ وَآتُوا الزَّكَاةَ ۔ نماز درستی سے ادا کرو اور زکوٰۃ دو ۔ فَمَن شَهِدَ مِنكُمُ الشَّهْرَ فَلْيَصُمْهُ ۔ پس تم میں سے جو کوئی یہ مہینہ پائے چاہیئے کہ اس میں روزہ رکھے ۔ وَأَتِمُّوا الْحَجَّ وَالْعُمْرَةَ لِلَّهِ ۔ اور حج اور عمرے کو اللہ کے لئے پورا کرو ۔
نواہی متعلقِ بدن مثلاً :
آیتِ قرآنی
وَلَا تَقْرَبُوا الزِّنَىٰ إِنَّهُ كَانَ فَاحِشَةً وَسَاءَ سَبِيلًا ۔ اور زنا کے پاس ہو کر بھی نہ پھٹکنا کیونکہ وہ بے حیائی ہے اور بہت برا چلن ہے ۔ وَلَا تَقْتُلُوا النَّفْسَ الَّتِي حَرَّمَ اللَّهُ إِلَّا بِالْحَقِّ ۔ اور کسی کی جان کو جس کا مارنا اللہ نے...
صفحہ 229 (اسکین 229.jpg)(Inward Prohibitions and Commands: Obligations and Sins of the Heart)
فَقَاتِلُوا أَئِمَّةَ الْكُفْرِ إِنَّهُمْ لَا أَيْمَانَ لَهُمْ لَعَلَّهُمْ يَنتَهُونَ ۔ مقتدیانِ کفر سے خوب لڑو ، ان کے قول قسم کا اعتبار نہیں ، شاید کہ (بدعہدی سے) باز رہیں ۔
نواہی متعلقِ باطن مثلاً :
آیتِ قرآنی
لَا تُلْهِكُمْ أَمْوَالُكُمْ وَلَا أَوْلَادُكُمْ عَن ذِكْرِ اللَّهِ وَمَن يَفْعَلْ ذَٰلِكَ فَأُولَٰئِكَ هُمُ الْخَاسِرُونَ ۔ تمہیں تمہارا مال و اولاد یادِ خدا سے نہ پھیرے ، جو ایسا کریں گے وہی ہیں خسارے میں ۔
آیتِ قرآنی
أَمْ يَحْسُدُونَ النَّاسَ عَلَىٰ مَا آتَاهُمُ اللَّهُ مِن فَضْلِهِ ۔ کیا خدا نے جو اپنے فضل سے لوگوں کو نعمت عطا فرمائی ہے اس پر جلے مرتے ہیں؟
آیتِ قرآنی
وَلَا تَيْأَسُوا مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِنَّهُ لَا يَيْأَسُ مِن رَّوْحِ اللَّهِ إِلَّا الْقَوْمُ الْكَافِرُونَ ۔ خدا کی رحمت سے ناامید نہ ہو کیونکہ خدا کی رحمت سے وہی لوگ ناامید ہوتے ہیں جو کافر ہیں ۔
آیتِ قرآنی
وَلَا تَعْتَدُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ الْمُعْتَدِينَ ۔ اور حد سے نہ بڑھو (کیونکہ) اللہ حد سے بڑھنے والوں کو دوست نہیں رکھتا ۔
اوامر متعلق بہ باطن مثلاً :
صفحہ 230 (اسکین 230.jpg)(Taqwa, Tawakkul, Primacy of Inward Acts, and the Reality of Repentance)
اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنتُم مُّسْلِمُونَ ۔ اللہ سے ڈرو اور خوب تقویٰ اختیار کرو ، خوب ڈرنا ، اور مرو مت مگر تم (اپنے کو) اس کے حوالے کئے ہوئے ۔
آیتِ قرآنی
وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔ صبر کرو اور تمہارا صبر ہو نہیں سکتا مگر اللہ کے ساتھ ۔
آیتِ قرآنی
وَعَلَى اللَّهِ فَلْيَتَوَكَّلِ الْمُتَوَكِّلُونَ ۔ خدا ہی پر توکل (و اعتماد) کریں توکل کرنے والے ۔
عام طور سے لوگ نماز اور روزے کو فرض سمجھتے ہیں مگر توکل و تقویٰ و ذکر کو بہت کم لوگ فرض جانتے ہیں ۔ اسی طرح زنا ، چوری ، قتل ، جھوٹ کہنے کو تو گناہ سمجھتے ہیں ، مگر حسد ، تکبر ، عجب ، ریا کو شاذ و نادر ہی کوئی گناہ سمجھتا ہو ، حالانکہ امر و نہی جس طرح اعمالِ بدنی سے متعلق ہیں ، اعمالِ قلبی سے بھی متعلق ہیں ۔ اس زمانہ میں کہ فتنے کا دنیا پر تسلط ہے ، شرک و کفر کا عالم پر قبضہ ہے ، ظاہری محرمات سے بچنے اور ظاہری فرائض کو بجالانے والے ہی کم ہو گئے ہیں تو اعمالِ باطنی کا کیا حساب ہوگا! اعمالِ ظاہری بمنزلۂ بدن کے ہیں اور اعمالِ باطنی بمنزلۂ روح کے ۔ جس طرح تنِ بے جان مٹی میں دفن کرنے کے قابل ہے ، اسی طرح عملِ ظاہری بغیر حضور و اخلاص کے قابلِ رد اور ناقابلِ قبول ہے ۔ تمام گناہوں کا تدارک توبہ ہے یعنی رجوع الی اللہ ہے ۔ توبہ کے چند شرائط ہیں: ماضی پر ندامت ، اگر تدارک ممکن ہو تو اس کا کر دینا...
صفحہ 231 (اسکین 231.jpg)(Conditions of Tawbah, Maghfirah, 'Afw, and the Balance of Fear and Hope)
مثلاً کسی کا حق اپنے پر نکلتا ہو تو اس کو ادا کر دینا ۔ قابلِ معافی ہو تو ان سے معافی چاہنا ، نماز روزے ترک ہو گئے ہوں تو ان کو قضاء کے طور پر ادا کرنا ۔ آئندہ خدا کی مرضی کے خلاف کام کے نہ کرنے کا عزم کر لینا ۔ خدائے تعالیٰ سے عاجزی و تضرع سے معافی مانگتے رہنا ۔
آیتِ قرآنی
تُوبُوا إِلَى اللَّهِ تَوْبَةً نَّصُوحًا ۔ خدائے تعالیٰ کی طرف رجوع کرو خالص رجوع کرنا ۔
بندہ خدائے تعالیٰ کی جیسی جیسی اطاعت کرتا ہے اور اس کی یاد میں مشغول رہتا ہے ، غفلت کی تاریکی دور ہوتی جاتی ہے اور نورِ ذکر ترقی کرتا جاتا ہے ۔ ابتدا میں داغِ غفلت کا اثر رہتا ہے مگر رحمت و رضائے الٰہی کا اس پر غلبہ رہتا ہے اور خدائے تعالیٰ اس کو اپنے دامنِ رحمت میں چھپا لیتا ہے ، اس کو مغفرت کہتے ہیں ۔ غفر کے معنی ڈھانکنے کے ہیں ۔ پھر اس کا اثر بالکل دور کر دیا جاتا ہے اور اس کو عفو کہتے ہیں جس کے معنی ہیں مٹنے کے :
آیتِ قرآنی
إِنَّ اللَّهَ يَقْبَلُ التَّوْبَةَ عَنْ عِبَادِهِ وَيَعْفُو عَنِ السَّيِّئَاتِ ۔ اللہ توبہ قبول کرتا ہے اپنے بندوں کی اور گناہ مٹا دیتا ہے ۔
نورِ توبہ زیادہ ہوتا ہے تو خدائے تعالیٰ گناہوں کو نیکیوں سے مبدل کر دیتا ہے :
آیتِ قرآنی
أُولَٰئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۔ یہ لوگ وہ ہیں کہ خدا ان کے گناہوں کو نیکیوں سے بدل دیتا ہے ۔
یہ یاد رکھو مسلمان کا دل ہمیشہ خوف و رجا کے درمیان رہتا ہے :
صفحہ 232 (اسکین 232.jpg)(The Good Deeds of the Righteous as the Sins of the Intimates, and Renouncing Reliance on Effort)
گذشتہ تقصیرات و کوتاہی پر نادم ہوتا اور باز پرس سے خوف کرتا ہے ، ساتھ ہی معافی کی بھی امید رکھتا ہے اور نیز آئندہ کی حفاظت اور اصلاح کے لئے خدا سے دعا مانگتا رہتا ہے ۔
یہ سلسلہ تو صاف اور واضح گناہوں کا تھا ، اس کے بعد اور ایک سلسلہ گناہوں کا ہے جس کو "حسنات الابرار سیئات المقربین" کہتے ہیں ۔ یہ بات تو ظاہر ہے کہ حیات کو علم و قدرت لازم ہیں ، کوئی زندہ ساکن نہیں رہ سکتا ، ظاہری عمل کرتا رہتا ہے یا باطنی ۔ ہاتھ پاؤں اگر ساکن ہیں تو ضرور دل متحرک ہے ، دماغ اپنا کام کر رہا ہے ، مختلف تخیلات پیدا ہو رہے ہیں خواب ہو یا بیداری ۔ دل و دماغ کبھی بیکار نہیں رہتے ، لہٰذا انسان کچھ نہ کچھ عمل کرتا رہتا ہے خواہ نیک ہو یا بد ۔ بد کاموں سے توبہ کرتا اور ان کو چھوڑ دیتا ہے تو نیک کاموں میں مشغول ہو جاتا ہے ۔ کوشش کرتا ہے کہ کام اچھی طرح سے ادا ہو ، اپنی کوشش پر اپنی کامیابی و مقصد وری کو منحصر سمجھتا ہے :
آیتِ قرآنی
وَأَن لَّيْسَ لِلْإِنسَانِ إِلَّا مَا سَعَىٰ * وَأَنَّ سَعْيَهُ سَوْفَ يُرَىٰ ۔ اور نہیں ہے انسان کے لئے مگر وہی جس کی وہ کوشش کرتا ہے اور اپنی کوشش کا نتیجہ پاتا ہے ۔
پھر اس کو معلوم ہو جاتا ہے کہ اپنی کوشش پر یا دوسروں کی امداد پر اعتماد کرنا سخت غلطی ہے ۔ اس کا کام ہمیشہ ناقص رہے گا جب تک خدا کا ہاتھ درمیان میں نہ رہے ، عمل کی تکمیل یا اس کا ثمرہ ناممکن الحصول ہے ۔ لہٰذا وہ اپنی غلطی پر نادم ہوتا ہے...
صفحہ 233 (اسکین 233.jpg)(The Reality of Tawakkul and the Resolute Patience of Ulu al-'Azm)
حَسْبِيَ اللَّهُ لَا إِلَٰهَ إِلَّا هُوَ عَلَيْهِ تَوَكَّلْتُ وَهُوَ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِيمِ ۔ مجھے اللہ بس ہے ، اس کے سوا کون معبود ہے ، میں اسی پر بھروسہ کرتا ہوں ، وہ عرشِ عظیم کا ربِ کریم ہے ۔
آیتِ قرآنی
وَمَن يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ ۔ جو خدا پر توکل کرے خدا اسے بس ہے ۔
پھر اس کو معلوم ہوتا ہے کہ ایک مقصد رکھنا اور اس کی تکمیل کی خدا سے امید رکھنے میں کچھ خوبی نہیں ۔ بندے کو فرمائش سے کیا علاقہ! ہم کو خدا کی مرضی کے مطابق ہونا چاہیئے ، نہ کہ خدائے تعالیٰ سے اپنی مرضی و خواہش کی فرمائش کرنا ۔ اس لئے وہ اپنے اغراض و مقاصد کو ترک کر دیتا ہے اور تقدیر و ارادۂ الٰہی کے تابع ہو جاتا ہے ۔ اس میں جو سختیاں اور خلافِ مرضی کام ہوتے ہیں ان سب کو برداشت کر لیتا ہے اور کیسا ہی سخت بار آ جائے اسے دوشِ ہمت پر اٹھا ہی لیتا ہے :
آیتِ قرآنی
فَاصْبِرْ كَمَا صَبَرَ أُولُو الْعَزْمِ مِنَ الرُّسُلِ ۔ صبر کر جیسا اولو العزم پیغمبروں نے کیا ۔ إِنَّ اللَّهَ مَعَ الصَّابِرِينَ ۔ خدا صبر کرنے والے کے ساتھ ہے ۔
پھر اس کو معلوم ہوتا ہے کہ مرضیِ الٰہی اور اس کا بندے پر تلخ و ناگوار گزرنا اور سخت و دشوار معلوم ہونا سخت نمک حرامی اور نہایت جہالت ہے ۔ خدا تعالیٰ کریم و رحیم ہے ، علیم و حکیم ہے ، وہ جو کچھ کر رہا ہے عینِ انصاف اور محض حکمت ہے اور ہمارے لئے خیرِ محض...
صفحہ 234 (اسکین 234.jpg)(Tafwid, Contentment (Rida), and the Mysteries of Divine Decree)
وَأُفَوِّضُ أَمْرِي إِلَى اللَّهِ إِنَّ اللَّهَ بَصِيرٌ بِالْعِبَادِ ۔ میں اپنا کام خدا کے حوالے کرتا ہوں ، خدا اپنے بندوں پر بڑا مہربان ہے ۔
آیتِ قرآنی
وَعَسَىٰ أَن تَكْرَهُوا شَيْئًا وَهُوَ خَيْرٌ لَّكُمْ وَعَسَىٰ أَن تُحِبُّوا شَيْئًا وَهُوَ شَرٌّ لَّكُمْ ۔ اور شاید کہ ایک چیز کو تم مکروہ سمجھو اور وہی تمہارے لئے بہتر ہو ، اور شاید کہ تم ایک چیز کو چاہو اور وہ تمہارے لئے بری ہو ۔
آیتِ قرآنی
بِيَدِكَ الْخَيْرُ إِنَّكَ عَلَىٰ كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ تیرے ہاتھ میں خیر ہے ، تو ہر شئے پر قادر ہے ۔
پھر اس پر اسرارِ قدر ظاہر اور حِکَمِ الٰہیہ معلوم ہوتے ہیں اور اس کا دل رضا اور معارف سے شاد آباد ہو جاتا ہے :
آیتِ قرآنی
وَمَن يُؤْتَ الْحِكْمَةَ فَقَدْ أُوتِيَ خَيْرًا كَثِيرًا ۔ جس کو حکمت دی گئی اس کو خیرِ کثیر دیا گیا ۔
آیتِ قرآنی
وَمَا ظَلَمْنَاهُمْ وَلَٰكِن كَانُوا أَنفُسَهُمْ يَظْلِمُونَ ۔ ہم نے ان پر ظلم نہیں کیا انہوں نے اپنے آپ پر ظلم کیا ۔ قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ ۔ تم کہو میرے رب نے انصاف کا حکم دیا ہے ۔
آیتِ قرآنی
رَّضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ذَٰلِكَ لِمَنْ خَشِيَ رَبَّهُ ۔ خدا ان سے راضی ہے اور وہ خدا سے راضی ، یہ اس کو نصیب ہوتا ہے جو اپنے رب سے ڈرے ۔
آیتِ قرآنی
لِكُلِّ أَجَلٍ كِتَابٌ يَمْحُو اللَّهُ... ۔ ہر ایک وقتِ موعود کے لئے (ہمارے یہاں)...
صفحہ 235 (اسکین 235.jpg)(The Preserved Tablet, Effacement and Affirmation, and Ascending Stages of Dhikr)
...مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِندَهُ أُمُّ الْكِتَابِ ۔ ...ایک قسم کی تحریر ہوتی ہے ، پھر (اس میں سے) جس کو چاہتا ہے منسوخ کر دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے قائم رکھتا ہے ، اس کے پاس اصل کتاب ہے ۔
آیتِ قرآنی
مَا أَصَابَ مِن مُّصِيبَةٍ فِي الْأَرْضِ وَلَا فِي أَنفُسِكُمْ إِلَّا فِي كِتَابٍ مِّن قَبْلِ أَن نَّبْرَأَهَا إِنَّ ذَٰلِكَ عَلَى اللَّهِ يَسِيرٌ * لِّكَيْلَا تَأْسَوْا عَلَىٰ مَا فَاتَكُمْ وَلَا تَفْرَحُوا بِمَا آتَاكُمْ وَاللَّهُ لَا يُحِبُّ كُلَّ مُخْتَالٍ فَخُورٍ ۔ لوگو ! جتنی مصیبتیں روئے زمین پر نازل ہوتی ہیں اور جو (خود) تم پر نازل ہوتی ہیں ، (وہ سب) ان کے پیدا کرنے سے پہلے ہم نے کتاب میں لکھ رکھی ہیں ، اور بیشک یہ اللہ کے نزدیک ایک سہل (سی بات) ہے ، (اور یہ ہم نے تم کو اس لئے جتایا ہے) کہ کوئی چیز تم سے جاتی رہے تو اس کا رنج نہ کرو ، اور کوئی نعمت خدا تم کو عطا کرے تو اس پر مت اتراؤ ، اور اللہ کسی اترانے والے شیخی باز کو پسند نہیں کرتا ۔
اس سے زیادہ نازک یاد و غفلت کا اور سلسلہ ہے ۔ آدمی خدا کا نام لیتا رہتا ہے ، ابتدا لفظ ہی لفظ رہتا ہے ، پھر یاد ترقی کرتی ہے تو معنے کا خیال آنے لگتا ہے ، پھر قلب کا دروازہ کھلتا ہے اور معنیٰ کے ساتھ مسمّٰی کا خیال آتا ہے...
وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا ۔ جو ہمارے بارے میں کوشش کرتے ہیں ہم ان کو اپنے راستے آپ دکھائیں گے ۔
پھر ذاکر اپنے ذکر کی طرف التفات کرنے کو بھی غفلت سمجھتا ہے کیونکہ وہ بھی ماسواء اللہ میں شریک ہے :
آیتِ قرآنی
وَمَا أُمِرُوا إِلَّا لِيَعْبُدُوا اللَّهَ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ حُنَفَاءَ ۔ انہیں حکم نہیں دیا گیا مگر یہ کہ خدا کی بندگی کریں دین کے خلوص کے ساتھ ، خالص خدا کی طرف مڑ کر ۔ وَأَقِمْ وَجْهَكَ لِلدِّينِ حَنِيفًا ۔ اپنا منہ اطاعت کی طرف کرو ، خاص خدا کی طرف التفات کر کے اور مڑ کر ۔
پھر جب احکامِ خدا کی تعمیل کا وقت آتا ہے تو اس کے ترک کو غفلت سمجھتا ہے اور اپنے مقصد پر خدا کے مقصد کو جمیع مقاصد پر ترجیح دیتا ہے :
آیتِ قرآنی
قُلْ أَمَرَ رَبِّي بِالْقِسْطِ وَأَقِيمُوا وُجُوهَكُمْ عِندَ كُلِّ مَسْجِدٍ وَادْعُوهُ مُخْلِصِينَ لَهُ الدِّينَ كَمَا بَدَأَكُمْ تَعُودُونَ ۔ اے پیغمبر ! لوگوں سے کہو کہ میرے پروردگار نے تو انصاف کرنے کا حکم دیا ہے اور فرمایا ہے کہ ہر ایک نماز کے وقت تم سب خدا کی طرف متوجہ ہو جایا کرو اور خاص اس کی تابعداری مدنظر رکھ کر اس کو پکارو ، جس طرح تم کو پہلے کیا تھا دوبارہ بھی ہو گے ۔
بندہ تعمیلِ احکامِ الٰہی کرتا رہتا ہے مگر جب اپنے کام کو دیکھتا ہے تو...
صفحہ 237 (اسکین 237.jpg)(Acceptance of Deeds, The Tranquil Soul (Nafs Mutma'innah), and Glad Tidings)
اپنے مالک کے لائق نہیں پاتا ۔ اچھا کام کرتا ہے اور پھر کوتاہی و تقصیر کی معافی مانگتا ہے ۔ مالک بھی بڑا قدرداں ہے ، اپنے فضل سے اس کے ناقص کام کو قبول کر لیتا ہے :
آیتِ قرآنی
إِنَّمَا يَتَقَبَّلُ اللَّهُ مِنَ الْمُتَّقِينَ ۔ تحقیق کہ خدا اپنے فضل سے متقیوں سے قبول کرتا ہے ۔ فَتَقَبَّلَهَا رَبُّهَا بِقَبُولٍ حَسَنٍ ۔ پس قبول کیا اس کو اس کے رب نے اچھا قبول کرنا ۔
وہ اپنے آپ سے خوش نہیں مگر اس کا مالک اس سے خوش ہے ۔ زندگی کی اس کشمکش کا خاتمہ اس طرح ہوتا ہے کہ مالک پکارتا ہے :
آیتِ قرآنی
يَا أَيَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَئِنَّةُ * ارْجِعِي إِلَىٰ رَبِّكِ رَاضِيَةً مَّرْضِيَّةً * فَادْخُلِي فِي عِبَادِي * وَادْخُلِي جَنَّتِي ۔ اے با اطمینان نفس ! اپنے پروردگار کی طرف واپس آ جا ، تو خدا سے راضی خدا تجھ سے راضی ، اور میرے بندوں میں شامل ہو جا اور میری جنت میں داخل ہو جا ۔
آیتِ قرآنی
إِنَّ الَّذِينَ قَالُوا رَبُّنَا اللَّهُ ثُمَّ اسْتَقَامُوا تَتَنَزَّلُ عَلَيْهِمُ الْمَلَائِكَةُ أَلَّا تَخَافُوا وَلَا تَحْزَنُوا وَأَبْشِرُوا بِالْجَنَّةِ الَّتِي كُنتُمْ تُوعَدُونَ ۔ جن لوگوں نے کہا کہ ہمارا رب اللہ ہے اور اس پر ثابت قدم رہے ، ان پر فرشتے اترتے ہیں کہ نہ ڈرو اور نہ غم کھاؤ ، اور جنت ملنے پر خوش ہو جس کا تمہارے سے وعدہ کیا گیا ہے ۔ لَهُمُ الْبُشْرَىٰ فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ لَهُم... ۔ انہیں دنیا و آخرت کی زندگی میں مبارکبادی ہے...
صفحہ 238 (اسکین 238.jpg)(The Hospitality of Paradise and the Conclusion of the Treatise)
...مَا يَشَاءُونَ عِندَ رَبِّهِمْ ۔ ...ان کو رب کے پاس جو چاہے گا ملے گا ۔ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ * نُزُلًا مِّنْ غَفُورٍ رَّحِيمٍ ۔ اور تمہارے لئے جنت میں جو مانگیں ملے گا ۔ یہ غفور الرحیم کی مہمانی ہے ۔
تمت ۔
صفحہ 239 (اسکین 239.jpg)(Treatise on Insinuations (Khatarat), Their Repulsion, and Their Kinds (Satanic and Carnal))
یہ بے فائدہ فکر اور زندگی برباد کرنے والے خطرات دنیا کا بھی نقصان کرتے ہیں اور آخرت کا بھی ۔ میرے پاس دفعِ خطرات اہم مہمات میں سے ہے اور اس کے فوائد لا تُعَدُّ ولا تُحْصٰی ہیں ۔ میں پہلے خطرات کو بیان کروں گا اور ان کے دفع کرنے کے قواعد بیان کروں گا پھر ان کے خواص ۔
یاد رکھو ! سالک جب راہِ حق میں قدم رکھتا ہے اور نیک عمل کا ارادہ کرتا ہے اور ذکر و شغل کے ذریعہ تہذیبِ نفس کا خواہش مند ہوتا ہے تو اس کے دونوں دشمن یعنے شیطان اور نفس جو گھات میں بیٹھے ہیں اُس کو راہِ حق سے پھیرنے اور عملِ خیر سے دور رکھنے میں کوشاں ہیں ۔ یہی خطرات ہیں ۔
یہ خطرات کتنے قسم کے ہیں؟ خطرے چار قسم کے ہوتے ہیں :
(۱) خطرہ شیطانی: اس کا کام ہے خدا سے بدعقیدہ بنانا ، اس کی یاد سے روکنا اور لہو و لعب میں ایسا مشغول کر دینا کہ خدائے تعالیٰ کی طرف توجہ ہی نہ کر سکے ۔
(۲) دوسرا خطرہ نفس کا ہے: کھانا ، پینا ، پہننا ، شادی کرنا ، آرام سے رہنا ہی اس کا مقصد ہے ۔ مگر نفس میں یہ بات بھی ہے کہ اچھی...
صفحہ 240 (اسکین 240.jpg)(Angelic and Divine Inspirations, Stages of the Soul, and the Distinction Between Passing Thought and Resolute Intent)
تربیت کرو تو اچھا بھی ہو جاتا ہے ۔ گھوڑا بہت شرارت کرتا ہے ، پیٹھ پر ہاتھ رکھنے نہیں دیتا ، بڑی مشکل سے اُس کو سدھاتے ہیں تو وہ پھر لگام پر تمام کام کرتا ہے ۔ آپ زبردستی کر کے پچھلی رات کو اٹھا کرو ، چند روز کے بعد پچھلے پہر خود بخود نیند اچٹ جائے گی اور وہ کام کرنے کو تیار ہو جائیگا ۔ شیطان کے اور نفس کے خطرات کی وجہ سے نفسِ امارہ پیدا ہوتا ہے ۔
(۳) تیسرا خطرہ ملکی ہے: وہ برائیوں سے روکتا ہے ، بھلائی کو بھلائی اور برائی کو برائی دکھاتا ہے ، یہ خطرہ ملکی ہے ۔ اس کے بعد وہ نفسِ لوامہ ہو جاتا ہے ۔
(۴) چوتھا خطرہ خدا کے پاس کا ہے ، خطرہ رحمانی ہے: معارفِ الٰہیہ سے مالا مال کر دیتا ہے ، اس وقت نفسِ مطمئنہ بن جاتا ہے ۔
ایک بات یاد رکھو ! خطرہ وہ ہے جو آئے اور چلا جائے ۔ جب کسی چیز کا پختہ ارادہ کر لیتے ہیں ، وہ خطرہ نہیں رہتا ، عزم ہو جاتا ہے ۔ خطرہ قابلِ معافی ہے لیکن عزم ناقابلِ معافی ہے ۔ اگر ایک شخص نے کسی برے کام کا پختہ ارادہ کر لیا ، مگر کچھ واقعات ایسے مانع آ گئے کہ اس کا ایسا ارادہ عملی صورت نہ لے سکا ، یہ عزم ہے جو گناہ ہے ۔ اس پر سزا ہوگی مگر فعلِ بد سے کم ۔ یوں تو صبح سے شام تک اچھے اور برے دونوں قسم کے خیالات آتے بھی رہتے ہیں اور جاتے بھی رہتے ہیں ، ان پر کوئی مواخذہ نہیں ہوتا ۔ عزم پر بازپرس ہے نہ کہ خطرہ پر ۔
دفع خطرات کے سلسلے میں ایک اہم اصول نظر بر قدم ، خلوت در انجمن ہے ۔ ہمیشہ نیچی نگاہ رکھو ادھر اُدھر نہ دیکھو ۔ انسان کی صورت میں بڑی دلکشی ہے جس کو دیکھو گے اس کی صورت آنکھوں سے دل میں آ جائے گی ۔ چو طرف دیکھتے رہو گے تو دل پریشان ہو جائے گا خاطر جمعی کہاں سے حاصل ہوگی ۔ انسان کی صورت آفت ہے ، قیامت ہے ۔ فقیر کہتے ہیں انسان کا چہرہ تصویرِ رحمن ہے ۔ سبع صفات اسی میں ہیں ۔ حیات اسی میں ہے ، علم اسی میں ہے ۔ سب تو سب انس و محبت بھی اسی میں ہے ۔ یہ آنکھیں بڑی شکاری ہیں ۔ یہ سرخ ڈورے کیا ہیں ایک جال ہے کہ بچھا ہوا ہے ۔ (حسرت)
لال ڈورے ہیں بندِ پائے نظر❖صید کرتی ہیں یار کی آنکھیں
چند روز اپنی نظر کی حفاظت کرو اور دوسروں کی نظر سے بچو جب دل ایک نقطہ پر قائم ہو جائے گا ۔ حقیقت سامنے آ جائے گی ۔ پھر کوئی چیز ضرر رساں نہ ہوگی ۔ غیریت نہ رہے گی تو پریشانی کیونکے آئے گی جس کو دیکھو گے عینیت کی عینک سے دیکھو گے ۔
دیکھو! ایک اور چیز ہے ۔ قسم قسم کے کھانے نہ کھاؤ ۔ یہ کھانے کی رنگارنگی خیالات میں پراگندگی لاتی ہے ۔ مرکب کھاؤ گے تو توحید کہاں سے پاؤ گے ۔ پلاؤ خود مرکب ہے ۔ اس کے ساتھ شیر مال ، قورمہ دم کا گوشت
تلا ہوا مرغ ، تلی ہوئی مچھلی ، سموسے کباب ، مرچ کا سالن ، دم کے بیگن ، دوسری طرف انڈوں کے لوز ، سیویوں کا مظفر ، پڈنگ ، خوبانی کا میٹھا ، آخر کتنا کھاؤ گے ۔ پیٹ بھرنے کو آگیا ۔ بس نہیں ہوتا ، نورتن چکھو ، لیمو کا اچار چاٹو ، آخر کتنا کھاؤ گے ۔ پیٹ میں کچھ سانس لینے کے لئے جگہ چھوڑو ۔
ایک صاحب سے کہا گیا ۔ کھانا بہت کھائے ہو کچھ چورن کھا لو ۔ جواب دیتے ہیں ، چورن کے لئے جگہ ہوتی تو میٹھا یا اعظم شاہی نہ کھاتا ؟
ایک خدا کے بندے کے سامنے جو ہمیشہ ابلے ہوئے گوار سے افطار کرتے تھے اُن کے کسی دوست کی خاطر ابالتے وقت تھوڑا سا نمک ڈال دیا گیا ۔ جب ان کے سامنے پیش کیا گیا ، چکھتے ہی پھینک دیا اور اٹھ کھڑے ہوے فرمایا جس کی زبان کو یہ مزہ لگا ہو وہ خدا کی کیا یاد کریگا ۔ عمل کرو عمل ۔
باتوں سے کیا ہوتا ہے عمل سے ساری عزت ہے❖عمل ہو کیونکے غنیمت یار عمل کے ساتھ عنایت ہے
(حسرت)
دفع خطرات میں یہ بھی ایک مجرب صورت ہے ، کیسا ہی بے ضرورت خیال آئے ، بے وقت آئے ، مہمل سے مہمل خیال آئے ، موافق خیال کو ایجابی طور سے طلب کرو ، اور برے خیال سے بچانے کی دعا کرو ۔ کیونکے اللہ تعالیٰ کا حکم ہے ۔
ہمارے جمال اللہ نے یاد فراموش باندھا تھا ۔ آپس میں بیٹھے ہوئے بات چیت کرتے ، کام کاج کرتے ان میں سے ایک صاحب اللہ پکار کر بولتے جن کا دل حاضر ہے وہ اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ کہتے جن سے فراموشی ہوئی ہے وہ
استغفر اللہ کہتے ۔ اس یاد فراموش کے معاہدہ سے نہ صرف دوامِ حضور کو مدد ملتی ہے بلکہ اپنی غلطی کا اعتراف کرنا پڑتا ہے ۔ تمہارا کام للہ فی اللہ ہو جاتا ہے ۔
علاوہ ازیں دفعِ خطرات کے مزید مجرب طریقہ درج ذیل ہیں : ۱۔ جب خطرات کثرت سے آئیں تو حالت کو بدلو ۔ یعنے بیٹھے ہوئے ہو تو کھڑے ہو جاؤ ، کھڑے ہو تو چلو یا بیٹھ جاؤ اس کا اصل اصول حرکت ہے ۔ ۲۔ جب تمہارے دل میں کوئی خطرہ آئے خیال میں اس سے بھاگو ، تھوڑی دیر میں خطرہ پیچھے رہ جائے گا اور تم نکل جاؤ گے اور اس سے رہائی پاؤ گے ۔ یا خطرہ مجھ سے بھاگ رہا ہے عالمِ تخیل میں سمجھو ، اس سے بھی خطرہ رفع ہو جائے گا ۔ ۳۔ کوئی خطرہ آئے تو کہو کہ آپ ہم کو پریشان کریں گے تو پھر ہم کو پناہ کہاں ملے گی ۔ ۴۔ ہوں ہوں بول کر سانس کو زور زور سے باہر کی جانب چھوڑو ۔ ۵۔ جب خطرہ آئے تو بعض لوگ یہ کہتے ہیں ، اچھا آپ تشریف لائے ، آپ لاکھ صورتیں بدل بدل کر آئیں تو کیا میں ضرور آپ کو پہچانتا ہوں ، اصل وجود آپ ہیں ۔
بد کون ہے اور نیک ہے کون تو در ہر شان با جمالی❖جس رنگ میں آؤ کچھ نہیں ہے پروا اس ناز و ادا سے تم کو پہچانتا ہوں
(حسرت)
۶۔ اس آیت کے پڑھنے سے بھی خطرات کم ہوتے ہیں ۔ اِنْ يَّشَأْ
یہ آیت نماز میں بھی پڑھی جائے تو نماز خراب نہیں ہوتی ۔ ۷۔ قُلْ كُلٌّ مِّنْ عِنْدِ اللّٰهِ پڑھنا ۔ ۸۔ الَّذِينَ آمَنُوا وَتَطْمَئِنُّ قُلُوبُهُمْ بِذِكْرِ اللّٰهِ ؕ أَلَا بِذِكْرِ اللّٰهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ پڑھ کر اللہ اللہ کا ضرب دل پر لگانا ۔ ۹۔ يَا قَهَّارُ کے پڑھنے سے وسواس جل جاتے ہیں ، مگر کسی سے اجازت لے کر پڑھنا چاہیئے ورنہ اختلاج ہوتا ہے ۔ فقیر اس نامِ پاک کو ایک کروڑ سے زیادہ پڑھا ہے ۔ ۱۰۔ يَا خَلَّاقُ ، يَا فَعَّالُ ، يَا مُصَوِّرُ ، يَا قَهَّارُ پڑھنا ۔
۱۱۔ اکثر لکھے پڑھے حضرات کو تخیلات کی بڑی عادت رہتی ہے ۔ اپنی ساری عمر کا اجمالاً ، آئندہ دو روز کا اقلاً تفصیلی نظام العمل دل میں تیار کر لینا چاہیئے ۔ جب تصفیہ شدہ مسئلہ کا دوبارہ خیال آجائے تو دل میں یہ کہنا چاہیئے کہ پہلے اس کا تصفیہ ہو چکا ہے ، بے فائدہ پھر وہی خیال کیوں آیا ۔
۱۲۔ جہاں کوئی خیال آئے کہ مجھے یہ چاہیئے اور میں اس امر کو اس طرح کر لوں گا ، تو فوراً فوراً اس کو دعا میں متبدل کر لے اور کہے کہ میں اس کو اس طرح حاصل کرنا چاہتا ہوں تو مجھے یہ شئے عطا کر ، اور اس کے حصول میں تو میری رہنمائی کر ۔ بس جتنا سوچنا چاہتے ہو سوچا کرو ، تمہارے تخیلات دعا میں متبدل ہو جائیں گے ۔ دُعا
مُخُّ الْعِبَادَةِ ہے ۔ بھلا شیطان اس کو کیونکے روا رکھے گا ۔ فوراً فوراً خطرات بند ہو جائیں گے ۔ شیطان کا مقصد تو یادِ الٰہی سے روکنا اور تضییعِ اوقات اور بربادیِ عمر ہے ۔ فوراً جھلا کر چھوڑ دیگا اور دوسری ترکیب سونچے گا ۔
۱۳۔ مگر سب طریقوں سے بہتر وہ طریقہ ہے کہ جس کی تعلیم خدا نے دی ہے اور وہ استعاذہ دعا ہے اور دعا مخ العبادة ہے بندے ہو تو اپنی کسی قوت پر اعتماد نہ کرو ۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰهِ اپنے مالک کی پناہ میں آ جاؤ ۔ وہ تم کو بالکل کافی ہے ۔ وہ مستجیب الدعوات ہے ۔ وہی کافی المہمات ہے ۔ اس سے بغاوت اُس کی عدول حکمی کو چھوڑ کر اُس کے دامنِ رحمت میں پناہ لو گے تو تم کو کون ستا سکتا ہے ۔ فَمَنْ يَهْدِهِ اللّٰهُ تم کو کون گمراہ کر سکتا ہے ۔
حقیقت: لفظ کا اسی معنے میں استعمال کیا جانا جس کے واسطے وہ بنا ہے ۔ مجاز: لفظ کا ایسے معنے میں استعمال کیا جانا جس کے واسطے وہ بنا نہیں ہے ۔ زید آیا ، یہ ایک حقیقی جملہ ہے ، اور زید سے وہی شخص مراد ہے جس کے ماں باپ نے یہ نام رکھا ہے ۔ موسمِ بہار نے پھول کھلائے اگر یہ جملہ مسلمان کہے تو مجاز ہے ، اور ناخدا شناس کہے تو یہ حقیقت ہے ۔ مجاز بھی کئی قسم کا ہوتا ہے ۔ بعض وقت ایک لفظ اور اس سے اس کا متعلق مراد ہوتا ہے جیسے ندی بہی ، ظاہر ہے کہ پانی بہتا ہے نہ کہ ندی ، بہنے کو بجائے پانی کے ندی کی طرف نسبت کرنا مجازِ عقلی ہے ۔
اس کے بھی کئی قسم ہیں ، کل سے جزو ، جزو سے کل ۔ جیسے اس نے کانوں میں انگلیاں رکھ لیں ، یہاں کہنا تو انگلیاں ہے اور مراد لیتا ہے پور ۔ ایک شخص انگور کو نچوڑ رہا تھا تاکہ اس سے شراب بنائیں اور کہتا کیا ہے کہ میں شراب نچوڑ رہا ہوں ، یہاں شراب سے مراد انگور لینا مجاز عقلی ہے ۔ ایک لفظ کہہ کر اُس کے شبیہ کو مراد لینا یہ مجازِ مرسل ہے ۔ ایک شخص ہے ہٹا کٹا ہتیار لگائے چلا جا رہا تھا دیکھنے والا اپنے دوست سے کہتا ہے : ذرا دیکھنا اس شیر کو کیسا اکڑتا
جا رہا ہے ۔ یہاں شیر سے مراد بہادر قوی آدمی ہے ۔ بعض ایک مفرد کہہ کر ایک مفرد کے معنے لیتے ہیں ۔ ایک دفعہ ایک بادشاہ ایسی جگہ بیٹھا تھا جہاں دھوپ پڑ رہی تھی ، اُس کی ایک خادمہ بیچ میں آگئی تاکہ دھوپ سے بادشاہ کو بچائے ۔ بادشاہ نے کہا :
❖شَمْسٌ تُظِلُّنِيْ عَنْ شَمْسٍ❖
یعنی یہ کیا تعجب خیز بات ہے کہ مجھ پر سایہ کر کے آفتاب سے آفتاب بچا رہا ہے ۔ ظاہر ہے کہ یہاں آفتاب سے مراد خوبصورت عورت ہے ۔
ان کی مثال کیا ہے چارپائے بر او کتابے چند ۔ یعنے عالمِ بے عمل کی مثال ایسے گدھے کی ہے جس کی پیٹھ پر بہت سی کتابیں لدی ہیں ۔ اسی طرح لوگ کہتے ہیں جی چاہتا ہے کہ تمہاری شرارتوں کی سزا دوں مگر کیا کروں تمہارے دادا کا منہ میرے سامنے آجاتا ہے ، یہاں منہ سے مراد رضامندی ہے ۔
آیتِ قرآنی
اَيْنَمَا تُوَلُّوْا فَثَمَّ وَجْهُ اللّٰهِ
یعنے جدھر منہ پھیرو اُدھر اللہ کی ذات ہے ۔
آیتِ قرآنی
اَلرَّحْمٰنُ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى
خدائے تعالیٰ عرش پر براج رہا ہے ، وہ تخت نشینِ حکومت ہے ، یہاں تخت نشینی سے مراد اقتدارِ اعلیٰ رکھنا ہے ۔
آیتِ قرآنی
وَسِعَ كُرْسِيُّهُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضَ
یعنے اس کے جزئیات کا علم بھی سارے آسمان و زمین پر چھایا ہوا ہے ۔ ایک بات یاد رکھو کہ عوالم
بھی کئی قسم کے ہیں ۔ عالمِ ارواح : اُس میں حیات ، علم ، سماعت ، بصارت ، قدرت ، ارادہ و کلام سب رہتا ہے ، مگر اس میں صورت و شکل نہیں رہتی ۔ اس کے نیچے عالمِ مثال ہے ، یہاں گذشتہ سبعہ صفات کے سوائے صورت و شکل رہتی ہے مگر زمانہ نہیں ۔ اس عالم کے رہنے والے زمانے کی زنجیر میں جکڑے ہوئے محبوس نہیں رہتے ۔ خواب عالمِ مثال سے متعلق ہے ۔ زید نے خواب میں دیکھا کہ مدینہ شریف میں گیا ہے اور دربارِ نبوت میں پہنچا اور قدومِ رسالت صلعم کی پابوسی کی ۔ عالمِ شہادت یا جسمانی دنیا میں جتنے کام ہوتے ہیں سب تحتِ زمانہ ہوتے ہیں ، اس میں مادیات اور جسمانیت سے بحث ہوتی ہے ۔
عالمِ مثال کو نہ سمجھنے سے نہ قرآن سمجھ میں آتا ہے نہ کوئی فلسفہ روحانی ۔ اعمالِ بد کا سانپ بچھو کی شکل میں مبدل ہونا ، آگ میں جلنا ، بزرگانِ دین کا دور کے ممالک میں نظر آنا ، جبرئیل کا اعرابی کی شکل میں کبھی دحیہ کلبی کی شکل میں ظاہر ہونا ، جو مذہب کے اسرار ہونے کے باوجود یقینیات سے ہے ، بغیر عالمِ مثال کے سمجھنے کے اُن مسائل کا یقین ہو ہی نہیں سکتا ۔ شاعر ایک ہی مضمون کو ، مثلاً محبت کو پچاس طریقوں سے ادا کر دیتا ہے ، اسی طرح عالمِ مثال والے پچاس صورتوں میں ظاہر ہو سکتے ہیں ۔ میں نے پچاس کا لفظ کثیر اور بہت کے معنے میں استعمال کیا ہے ، یعنی پچاسوں ، ہزاروں ، لاکھوں ، کروڑوں شکلوں میں نمودار ہو سکتے ہیں ۔ ملک الموت حضرت عزرائیل روزانہ لاکھوں کی روح قبض کرنے میں ہر ایک کے پاس اُس کے لائق ایک نئی صورت میں ظاہر ہوتے ہیں ۔ رسولِ خدا محمد مصطفیٰ
صلی اللہ علیہ وسلم منکر و نکیر کے آنے کے وقت میت کے سامنے ظاہر ہوتے ہیں ، اور جو مسلمان ہے پہچانتا ہے ، اور جو کافر ہے نہیں پہچانتا ۔ یہ سب عالمِ مثال کا کارخانہ ہے ، یہاں جسمانیات اور زمانیات کو کیا دخل ۔ انشاء اللہ اگر خدا نے چاہا تو عالمِ مثال پر ایک رسالہ لکھ دوں گا جو بہت سے مشکلات کو زیر و زبر لائے گا ۔
حضرت سید محمد باقر حسینی صاحب قادری نے بہت سی تعبیرِ خواب کی کتابوں کو دیکھ کر ایک کافی ذخیرہ جمع کیا ہے ، اور اصل کتاب کی ابتداء میں ایک مقدمہ لکھا ہے جس میں ماہرانِ فن تعبیرِ خواب کے مختلف اصولی خیالات جمع کئے ہیں جس سے خوابوں کے سمجھنے میں اور تعبیر دینے میں مدد ملتی ہے ۔ آپ نے مجھے بھی حکم دیا کہ تم بھی کچھ لکھو ، تعمیلِ حکم میں ، میں نے بھی تھوڑی خامہ فرسائی کی ہے ۔
صاحبو! ہر زمانے کا ایک رنگ ہوتا ہے ، ایک طرزِ بیان ہوتا ہے ، گذشتہ لوگوں نے اپنے زمانے کے اقتضاء کے مطابق لکھا ہے ، میں بھی اپنے زمانے کے اقتضاء کے مطابق لکھتا ہوں ، ممکن ہے اہل زمانہ میری تحریر کو اپنے زمانے کے اقتضاء کے مطابق دیکھ کر پسند کریں ۔ اگر پسند نہ بھی کریں تو میں نے تو اپنے شہزادے کے حکم کی تعمیل کر دی ۔
صاحبو! سب سے پہلے اس بات پر غور کرو ، کہ صدق و کذب ، سچ جھوٹ کس کو کہتے ہیں ۔ سنو! سچ وہ خبر ہے ، وہ بات ہے جو واقعہ کے مطابق ہو ، اور جھوٹ وہ ہے جو واقعہ کے مطابق نہ ہو ، یا واقعہ کچھ ہو ہی
نہیں ۔ جس خبر اور بیان میں کچھ جھوٹ اور کچھ سچ ہو ایسے وقت میں سچے کا جھوٹ سے امتیاز کرنا بہت مشکل ہو جاتا ہے ۔ جھوٹ کے تودہ اور طومار کو دیکھنا چاہتے ہو تو امیر حمزہ کی داستان ، شرر کی ناول ، نیز رتن ناتھ سرشار کی ناول ، الف لیلہ کو دیکھو ۔ یہ بیانات ہیں ! ان کا کوئی ماخذ ، کوئی منشاء ، کوئی واقعہ ، کوئی محکی عنہ کچھ بھی نہیں ، سب بلا منشاء باتیں اور دروغِ بے فروغ ہیں ۔
صاحبو! بعض بیانات ایسے ہوتے ہیں جن کا منشاء ہوتا ہے یا کوئی واقعہ ہوتا ہے جن کو وہ بیان کرتے ہیں ، یہ کیا ہے ؟ تاریخ ہے ۔ غرض کہ ناول کہانی بلا منشاء ہوتی ہے اور تاریخ با منشاء ہوتی ہے ۔
صاحبو! تاریخ میں بعض لوگ جھوٹ اور من گھڑت باتوں کو داخل کر دیتے ہیں ۔ تاریخ میں مہارت رکھنے والا ہی حق و باطل اور صحیح و غلط کو سمجھ بھی سکتا ہے ، درایت اور فہم سے کام لیتا ہے اور واقعات اور بیانات کو جانچتا ہے تو کہیں صحیح واقعہ تک پہنچتا ہے ۔
صاحبو! ہمارے دل میں ایک مسئلہ آتا ہے ، وہ پہلے خیال بنتا ہے ، پھر حروف کی شکل میں کلامِ نفسی بنتا ہے ، مگر ابھی دل ہی میں رہتا ہے ، پھر سانس اور مخارج پر سے گزرتے ہوئے کلامِ لفظی بنتا ہے ، یعنے نفسِ مسئلہ پہلے مجمل رہتا ہے ، پھر خیال ، پھر کلامِ نفسی ، پھر لفظی بنتا ہے ۔
صاحبو! خیال ، مراقبہ ، کشف اور شہود اور خواب تینوں ایک
خاندان کے ہیں ۔ خواب میں ایسا انہماک رہتا ہے ، ایسی یکسوئی اور مشغولی رہتی ہے کہ دنیا و مافیہا سے بے خبری رہتی ہے ۔ صاحبِ کشف و مشاہدہ کو دنیا سے بے خبری نہیں رہتی ۔ خیال والا سمجھتا ہے کہ میں جو خیال چاہوں سونچ سکتا ہوں ، اور مشاہدہ والا ایک حد تک خود کو مجبور سمجھتا ہے ، پوری بے اختیاری تو خواب میں ہوتی ہے ، مگر اس میں بھی غیر ساکن نفس اپنی طرف سے کچھ نہ کچھ ٹانکا لگاتا ہے ۔
یہ خواب و خیال و کشف آتے کہاں سے ہیں ، اور کیوں آتے ہیں ؟ انسان کا دل ، اس کا نفس بالطبع خاموش نہیں رہتا ۔ اس کے پیشِ نظر جلبِ منفعت یعنی منفعت حاصل کرنا اور دفعِ ضرر یعنی تکلیف سے بچنا رہتا ہے ، اسی لئے خیالات بھی آتے ہیں ۔ اور جن کو کشف ہوتا ہے ، جن کو یکسوئی ہوتی ہے ، ان کو جو خیال آتا ہے صحیح آتا ہے ۔ نفس اگر ساکن رہتا ہے اور من گھڑت خیالات نہیں پکاتا تو اس کو خیال عالمِ علوی سے آتا ہے ۔ حقیقت میں یہ خیال الہام ہوتا ہے ، اور جو کشف عالمِ علوی سے آتا ہے وہ مکاشفۂ صحیحہ ہے ، اور جو خواب عالمِ علوی سے پڑتا ہے وہ صحیح خواب اور رویائے صادقہ یا صالحہ کہلاتا ہے ۔
جو خیال بے سروپا ، بلا منشاء جس کا نہ ٹھاؤ ہوتا ہے نہ ٹھکانا وہ واہیات اور خرافات ہوتا ہے ، اسی طرح واہی تباہی انکشافات بھی ہوتے ہیں ، جھوٹ کا طومار سامنے رہتا ہے ، یہ کشف باطل ہے ، اور ایسے بے اصل خواب اضغاثِ احلام کہلاتے ہیں ۔ بعض خیالات ہمارے دل سے نہیں پیدا ہوتے ، بلکہ جسم
میں کوئی ایسی حالت رہتی ہے جو ہماری جسمانی اور اندرونی حالت کو ظاہر کرتی ہے ۔ مثلاً صفراوی آدمی کو دنیا ساری پیلی نظر آتی ہے ۔ اسی طرح کشف کا حال ہے ، ایسا کشف غلط تو نہیں مگر تعبیر طلب ہے ۔ اسی طرح بعض خواب بھی خود ہمارے نفس کے کیفیات کو ظاہر کرتے ہیں ، عام طور سے ایسے ہی خواب تعبیر طلب ہوتے ہیں ۔
خواب دیکھنے والا جس مقام کا رہنے والا ہے وہاں کے لوگوں کے محاورات ، ضرب الامثال و تشبیہات سے واقف ہونے کی ضرورت ہے ۔ مثلاً ایک ہندوستانی ایک کتے کو خواب میں دیکھے تو چونکہ ہندوستانیوں کا محاورہ ہے کہ بدگو کو کتا کہتے ہیں ، اور وہ اُس کو کہتے ہیں 'کتا ہے ، بھونکتا ہے' ۔ ایسا شخص کتے کو خواب میں دیکھے تو اس کی تعبیر یہ ہوئی کہ کوئی بدگو شخص تمہاری برائی کرتا ہے ۔ بعض مقام کے لوگ کتے کو بڑا وفادار دوست سمجھتے ہیں ، اس خیال کے لوگ اگر خواب میں کتے کو دیکھیں تو اس سے مراد کسی وفادار دوست سے ملاقات ہوگی ۔ مالداروں کا خیال ہے کہ خزانہ پر سانپ بیٹھتا ہے ، لہٰذا اس خیال کے لوگ اگر سانپ کو خواب میں دیکھیں تو اُس سے مراد دولت ہوگی ۔ حیدرآباد میں دولھے پاشاہ نامی متقی آدمی تھے ، ان کے سامنے ایک صاحب نے اپنا خواب بیان کیا کہ میں نے دیکھا ایک سانپ میرے گلے میں لپٹا ہوا ہے ، صاحبِ مذکور نے تعبیر دی کہ تم کو لڑکی پیدا ہوگی تم اس کو اپنی گردن پر بٹھا کر پھرو گے ، یہ اس خیال پر مبنی ہے کہ بیٹی روٹی ہے ، یعنے دولت ہے ۔
صاحبو! خواب دیکھنے والے کے اخلاق و عادات نیک و بد ہونے کو بھی پیشِ نظر رکھنا پڑتا ہے ۔ ابنِ سیرین کے سامنے ایک شخص نے اپنا خواب بیان کیا کہ وہ اذاں دے رہا ہے ، چونکہ وہ شخص بدکار تھا اور چوری کیا کرتا تھا ، اس واسطے انہوں نے تعبیر دی کہ تم چور ہو تم کو سزا ہوگی ۔ اسی مجلس میں ایک اور متقی شخص نے اپنا خواب بیان کیا کہ وہ اذاں دے رہا ہے ، انہوں نے فرمایا کہ تم کو حج کرنا نصیب ہوگا ، جیسا کہ حضرت فقیر پاشاہ صاحب نے بیان کیا کہ ان کی تعبیر کا ماخذ قرآنی آیتیں تھیں ۔
میرے دوستوں میں ایک صاحب نے خواب میں دیکھا کہ ان کے والد اذان دے رہے ہیں ، چونکہ وہ متقی آدمی تھے چور تو نہیں ہو سکتے تھے ، اور حج کئے ہوئے تھے اور بہت معمر تھے دوبارہ حج کرنے کی امید نہیں ہو سکتی تھی ، لہٰذا میں نے عربی کے اس مصرعہ سے تعبیر دی کہ ان کے زندگی کے دن پورے ہو گئے ہیں ، وہ مصرعہ یہ تھا :
❖اٰذَنَتْنَا بِبَيْنِهَا اَسْمَاءُ❖
یعنے اسماء نے اپنی جدائی کی خبر دی ۔
صاحبو! جن کو اللہ نے نفسِ مطمئنہ دیا ہے ، جس کے خواہشاتِ نفسانی مردہ ہو گئے ہوں ، ایسوں کے خواب ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں ۔
صاحبو! خواب دیکھنے میں کافر اور مسلمان ، عورت ، مرد کسی کی کوئی خصوصیت نہیں ، نہ اس مسئلہ میں پاک اور ناپاک کا امتیاز ہے ، مگر یاد رکھو کہ دیکھنے والے کو جس قدر اطمینان ہوگا ، اسی قدر اس کا خواب صحیح ہونے کی امید ہوگی ۔ بے قراری بے چینی خواہ کسی وجہ سے ہو خواب کو خراب کر دیتی ہے ۔
صاحبو! بہت حضرات صاحبِ کشف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں مگر کوئی ان سے پوچھے :
دیکھا تم نے کیا دیکھا❖اس کی کتنی وقعت ہے
کھیل تماشا لاحاصل❖مقصد اصل حقیقت ہے
(حسرت)
صاحبو! انسان کا دل کیا ہے ؟ ایک کیمرہ ہے ۔ بیت الخلاء کی طرف اس کا رخ ہوگا تو بیت الخلاء اور اس کی کھڈیاں نظر آئیں گی ، لوگوں کے دلوں اور گھروں کی طرف رخ ہوگا تو وہاں کے رہنے والے اور ان کے حالات نظر آئیں گے ۔
بہت سے لوگ ، لوگوں کے دل کے خطرات بیان کر کے بڑی شیخی بگھارتے ہیں ۔ اتنا کام تو ہپناٹیزم والے بھی کر سکتے ہیں ۔ یاد رکھو ! علم کی عزت معلوم کی عزت سے ہے ، جیسی چیز کو جانو گے اسی درجہ کے عالم سمجھے جاؤ گے ۔ خدا کے تجلیات اور اس کے دوستوں کا دیکھنے والا اور اشراف علی الخواطر یعنے لوگوں کے دلوں کے خطرات کو جاننے والا ، بھلا دونوں کا کیا جوڑ ، چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک ! ہپناٹیزم کی قوت رکھنے والا اور خدا کا دوست کس طرح دونوں برابر ہو سکتے ہیں ۔
ترا جس کا ہوا ارادہ وہی روبرو ہو پیدا❖ترا قصدِ یار ہوتا تو وہ تیرا یار ہوتا
(حسرت)
خلاصہ یہ کہ خواب اور کشف میں تمثیل کو بہت بڑا دخل ہے ۔ فقیروں کے پاس پوری دنیا ایک تمثیل ہے ، ایک ڈرامہ ہے کہ ہمارے
سامنے ہو رہا ہے ۔ اسماء و صفاتِ الٰہی بھی ایک تمثیل بن کر آپ کے اور ہمارے سامنے پیش ہو جاتے ہیں ۔
تماشا گاہ ہے عالم کسی استادِ کامل کا❖یہ ہم تم کیا ہیں گویا سینما کی چند تصویریں
(حسرت)
خیال اس یار کا ہے میں نہیں ہوں❖وہی جلوہ نما ہے میں نہیں ہوں
(حسرت)
تم سو رہے ہو ، خواب کی حالت میں ہو ، بیدار ہو گئے ، یعنے مرو گے تو اس خواب کی تعبیر دیکھو گے ۔ عالمِ مثالِ ثانی یعنے قبر میں اچھے اور برے کام کا نتیجہ مثالی صورت لے کر نظر آتا ہے ۔ نیکوں کو باغ اور اچھا گھر نظر آتا ہے ، بدوں کو ان کے برے کام سانپ بچھو بن کر کاٹتے ہیں ۔
یہ تو ہوا ، ہم کیا کریں کہ ہم کو رویائے صالحہ اور کشفِ صحیح نصیب ہو ؟ جو لوگ ہمیشہ ذاکر و شاغل رہتے ہیں ان کے وسواس کم ہو جاتے ہیں ، دوامِ حضور کے ساتھ کشفِ صحیح بھی ہوگا ، رویائے صادقہ بھی پڑیں گے ۔ خیالات بارہ باٹ ہوں گے تو نہ اطمینان ہوگا نہ کشفِ صحیح ۔ پیغمبر کو اطمینانِ قلب رہتا ہے اور نفس ساکن رہتا ہے تو ان کا خواب وحی ہوتا ہے ۔ ابراہیم علیہ السلام نے بیٹے کو ذبح کرتے ہوئے دیکھا ، مگر چھری کیا چلے گی ، حفاظتِ الٰہی شاملِ حال تھی ، اسماعیل علیہ السلام کو اللہ نے بچا لیا ، ان کے عوض ذبح کے لئے ایک دنبہ بھیج دیا ۔ اسماعیل علیہ السلام نے اطمینان کے ساتھ باپ کے حکم کی تعمیل کی ۔ ابراہیم علیہ السلام پیغمبر تھے ان کا خواب
وحی تھا ، انہوں نے بھی اطاعتِ الٰہی پورا کر کے بتایا ۔
میرا مقصد یہ ہے کہ ایمان و اطمینان پر خیال ، کشف اور خواب کا دارومدار ہے ۔ اطمینان کے ساتھ کشف اور خواب کمال کو پہنچتے ہیں تو وحیِ الٰہی ہو جاتے ہیں ۔ خیال جس سے لوگ بہت بے اعتنائی کرتے ہیں وہ بھی الہام ہو جاتا ہے ۔ بہرحال :
انسان کی فطرت پر غور کرو ، دیکھو! اس کی فطرت میں احساسِ برتری بھی ہے اور احساسِ کمتری بھی ۔ احساسِ برتری اور احساسِ کمتری اپنے متعلق بھی ہو سکتا ہے اور دوسرے کے متعلق بھی ۔ اعتدال سے زیادہ بھی ہو سکتا ہے اور کم بھی ۔ اعتدال سے زیادہ بھی رذائل میں داخل ہے اور اعتدال سے کمی بھی رذیلت پر دال ہے ۔
احساسِ برتری کا انتہائی نقطہ خدائی دعویٰ کرنا یا خدا کو یا اس کے احکام کو نہ ماننا ہے ۔ اس کی ابتداء شیطانِ لعین سے ہوتی ہے ، اُس نے آدم کی برتری کو نہ مانا اور خود کو آدم سے بہتر جانا ، حالانکہ آدم میں اعلیٰ جامعیت اور علم تھا ۔ فرشتوں نے امتحانِ مقابلہ میں ہار کر آدم کی فضیلت کو مان لیا ، شیطان قوتِ غضبی کا نمائندہ ہے ، وہ کیا مانتا ! حسد کی آگ بھڑک اٹھی اور اپنے آتشیں ہونے کو معیارِ فضیلت بنایا ۔ نتیجہ ظاہر ہے کہ علم کی فضیلت کی خدا نے بھی تصدیق کی ، اور یہ حاسد آدم کا جانی دشمن ہو گیا ۔
آج کل کیا ہو رہا ہے ۔ قوتِ غضبی کے دیوتا کے چیلے اور مقلد جہاں موقع ملتا ہے حکومت کرنے کے لئے تیار ہو جاتے ہیں ۔ یہ بات یاد رکھو! قوتِ غضبی کا دیوتا شر و فساد برپا کر کے حکومت حاصل بھی کر لیتا ہے تو یہ حکومت پائیدار نہیں رہ سکتی ۔ آخر قوتِ علمی والا مناسب تدبیروں سے ان جاہلوں پر غالب آ جاتا ہے ۔
یہ بات یاد رکھو! عالم اور جاہل دونوں برابر نہیں ہو سکتے ، مگر افسوس یہ ہے کہ اہل علم اعتدال سے تجاوز کر کے مہلک ہتیار بنا کر دوسروں پر غلبہ ڈھونڈتے ہیں ، دوسرے بندگانِ خدا کو اپنا غلام بنانا چاہتے ہیں ، نہ مانیں تو ان کو موت کے گھاٹ اتارتے ہیں ۔ یہ بھی قوتِ غضبی کے زیرِ اثر ہوتا ہے ، یہی احساسِ برتری اعتدال قائم نہ رکھ کر شر و فساد بن جاتا ہے ۔ احساسِ برتری کی افراط اگر بری ہے تو اُس کی تفریط اور کمی بھی برائی سے خالی نہیں ۔ انسان قوتِ غضبی کی کمی سے ایسے کام کرتا ہے جو اقتضائے خودداری کے خلاف ہوتے ہیں : بے حیا باش ہر چہ خواہی کن ۔
جو موت سے ڈرتا ہے موت کا شکار ہوتا ہے ۔
❖نامرد مرتا روز ہے مردوں کی موت ایک بار ہے❖
(حسرت)
موت سے ڈرنے والا کوئی بڑا کام نہیں کر سکتا ۔ جب ایک بار مرنا ہے تو پھر کیوں ڈرنا ہے ۔ ذلت میں جینے سے عزت کے ساتھ مرنا بہتر ہے ۔ اہل علم و کمال کو بھی غضب کے دیو نے اپنے رنگ میں رنگ لیا ہے ، خوب ایجادیں ہو رہی ہیں ، جانوں کی حفاظت کے لئے نہیں بلکہ لاکھوں کو
تہہِ خاک کرنے کے لئے ، نذرِ آتش کرنے کے لئے ۔ ایٹم بم ، ہیڈروجن بم ، شعاعِ الموت ، یہ سب کیوں ہیں ؟ وہی سب کو تباہ کرنے کے لئے ! ہر ایک یہ دعویٰ کر رہا ہے کہ ہم سینکڑوں بلکہ ہزاروں میل سے راکٹ بھیج کر دوسروں کو تہس نہس کر سکتے ہیں ۔ دو طرف کے سائنس اور علوم کے جاننے والوں کا یہی مشغلہ ہے کہ نہتوں اور کمزوروں کو جلا کر خاکِ سیاہ کر دیں ۔ کوئی ایسی ایجادیں نہیں کرتا کہ یہ سب ایٹم بم اور ہیڈروجن بم وغیرہ غیر موثر ہو جائیں اور لوگوں کو امن و امان نصیب ہو ۔
عداوت اور کینے کی آگ سب کے دلوں میں بھڑک رہی ہے اور منتظر ہیں کہ کب یہ قہرِ خدا کے بم پھٹیں گے اور لوگ آنجہانی ہو جائیں گے ، ملک الموت سرگرمِ کار ہونے کے لئے تیار ہے اور لوگ ایک دوسرے پر حملہ کرنے کے لئے مستعد ہیں ۔ ان کی ساری دانشمندی لڑائی کے حیلے ڈھونڈنے پر صرف ہوتی ہے ، کیا اچھا ہوتا کہ اگر بدامنی کی آگ پھیلانے والے محبت اور اتحاد کے باغ لگاتے اور ان سے راحت و آرام کے پھل کھاتے ۔
برتری کس طرح ثابت کی جا سکتی ہے ؟ اس کے دو طریقے ہیں : امورِ خیر سے اور امورِ شر سے بھی ۔ مدارس اور یتیم خانے قائم کرنا ، یتیموں اور بیواؤں کی پرورش کے وظائف جاری کرنا ، ایسے کارخانے کھولنا جن سے بے روزگاروں کے لئے روزگار فراہم ہو ، مفلسوں کی امداد کرنا ، قرضداروں کا قرض ادا کرنا وغیرہ ۔ شر اور ایذا رسانی سے بھی برتری ثابت ہو سکتی ہے ، جیسے قتل و کشت ، دوسروں کے زمینات پر قبضہ کرنا ، عورتوں کی آبرو ریزی کرنا ، لوٹ ، غارت گری ، ظلم و ستم ، نہ داد نہ فریاد ۔ اپنی کمزوری کو دفع کرنے کے لئے
کیا صورتیں پیدا کرتے ہیں ؟ حسد کرنا ، دوسروں کی خوشحالی پر جلتے رہنا ، دوسروں کو ضرر نہ پہنچا سکیں تو گالیاں دینا ۔ ہمارے خیال میں تو جھوٹ بھی وہی شخص بولتا ہے جو صحیح اور واقعی باتوں اور اچھے کاموں سے عزت حاصل نہیں کر سکتا ، یا ناجائز طور سے غیر مستحق ہونے کے باوجود جھوٹ سے اپنے عیوب کو چھپا کر برتری حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ ناجائز طور سے دوسروں کا مال حاصل کرنا ظلم ہے ، کسی کو اس کا حق نہ دینا ظلم ہے ، خدا کی دی ہوئی قوتوں سے فائدہ نہ اٹھانا بھی اپنی ذات پر ظلم ہے ۔
ہر زمانے میں طرزِ زندگی ، اصولِ معیشت ، اصولِ تہذیب جدا ہوتے ہیں ۔ پہلے اچھے لوگوں کے پاس یہ اصول تھے : خدا کو ماننا اور خوفِ خدا تمام برائیوں سے روکتا ہے ، اور اس زمانے میں خدا کے ماننے اور اس سے ڈرنے سے دل کمزور ہو جاتا ہے ، آدمی بے کار ہو جاتا ہے ۔ نیکوں کے پاس نیکی کا معیار باہم محبت اور ہمدردی ہے ، اور ان کے مخالفین کے پاس اپنی غرض اپنا مقصد سب کے اغراض و مقاصد سے مقدم ہے ، اپنے ایک پیسے کے فائدے کے لئے دوسرے کے روپیہ کا نقصان کرنا ہوشمندی ہے ۔
پہلے کے لوگ کہتے تھے کہ رحمت ایک آبِ حیات کی بارش ہے جو دلوں کو حیاتِ تازہ عطا کرتی ہے ، رحمت خدا کی صفت ہے اور خدا کے اچھے بندوں کے دلوں میں رہتی ہے ، روز ان کے نیک اعمال سے ظاہر ہوتی ہے ۔ کسی نے ایک حکیم سے پوچھا رحم دل کون ہے ؟ اس نے جواب دیا جس کا دل دوسروں کی تکلیف سے پگھل جائے ۔ ان مخالفین کا خیال ہے کہ سپاہی
صفحہ 261 (اسکین 261.jpg)(Refutation of Might-Makes-Right and Materialist Philosophy: Moral Self-Control versus Militaristic Coercion)
کے پاس رحم دلی کا کیا دخل! اولو العزم خدا کی قسم کھانے کے عوض اپنی عزت کی قسم کھاتے ہیں ، باقی تمام چیزوں کو ڈھونگ ڈھکوسلہ سمجھتے ہیں ۔ جس کے پاس قوت ہے اُس کا ہر فعل قانون ہے ، اس کا قول واجب الاذعان ہے ۔ ہماری برتری کو ہماری تلوار منوائے گی ۔ اچھے لوگوں کے پاس بہادری انسان کے اپنے نفس پر قابو رکھنے کا نام ہے ۔
ان کے مخالفین کے پاس میٹھی باتوں سے کام کبھی نکلا ہے نہ نکلے گا ۔ برمے لگا کر پہاڑ کو بھی اُڑا دیتے ہیں ، جب تک دل مضبوط نہ ہو ، دشمن سے ٹکر لینے کی قابلیت نہ ہو ، اس کو پاش پاش نہ کر سکیں وہ کوئی برتری حاصل نہیں کر سکتے ۔ اعتدال ایک لفظِ بلامعنی ہے جو شرمندۂ عمل نہیں ۔ دنیا ظلم و ستم ہی پر قائم ہے ، تم جب تک ظلم کے لئے تیار نہ ہو دوسروں میں اعتدال ہرگز نہیں پیدا ہوتا ۔ آپ ایسے الفاظ کے کہنے سے خوش ہوتے ہیں جن پر عمل کرنے والے کبھی مرغ کی پیٹھ پر بیٹھ کر کوہِ قاف کے لق و دق میدان میں اُڑتے ہیں ۔
ایک چیز ایک شخص کے لئے مفید ہے تو دوسرے کے لئے مضر ۔ امن پھیلانے کے دعوے کرنے والے مہلک اسلحہ تیار کرتے ہیں ، اور دوسروں کی ایذا رسانی کے لئے کمر بستہ رہتے ہیں ۔ الفاظ لادینی کے ہیں مگر معنی بے دینی کے ۔ دوسروں کا خون اُن کے پاس شہد سے زیادہ میٹھا ہے ۔
اچھے لوگ کہتے ہیں کہ زنا کاری ، شراب خواری میں ذلت و خواری ہے ، اُس کا نتیجہ مفلسی اور ناداری ہے ، عاقبت میں عذابِ باری ہے ۔ یہ...
صفحہ 262 (اسکین 262.jpg)(The Fallacy of Hedonistic Naturalism, the Ruin of Tyrants, and the Standard of Moderation)
سن کر خود کو فطرت کا راز دار سمجھنے والا کہتا ہے: انسان آخر حیوان ہی تو ہے ، ان میں شادی بیاہ کی پابندی کہاں ہے! عقل سے آدمی فطرت سے ذرا دور ہو جاتا ہے ۔ ایک دوسرا آدمی کہتا ہے:
لطفِ مئے تجھ سے کیا کہوں زاہد؟❖ہائے کمبخت تو نے پی ہی نہیں!
ایک شاعر سے خلیفہ نے پوچھا: شراب پینے سے کیا فائدہ؟ اس نے کہا: شربتِ سرور کی تین پیالیاں پیتے ہی ایسا معلوم ہوتا ہے: یا امیر المؤمنین! آپ پر میں امیر ہوں ۔
صاحبو! تاریخ کے ورق الٹو ، ان پر خوب غور کرو کہ جو عملِ صالح نہیں کرتے وہ کبھی کامیاب نہیں ہو سکتے ، «خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ» کے مصداق ہوتے ہیں ۔ کیا ان کو معلوم نہیں کہ آدمی جتنی بلند سیڑھی سے گرے گا اتنی اس کی ہڈیاں بھی زیادہ ٹوٹیں گی ۔ فرعون ، نمرود کو چھوڑو ، نپولین اور ہٹلر پر غور کرو ، وہ اپنی برتری کے کیسے نقارے بجاتے تھے مگر ان کا انجام کیا ہوا؟ وہی ذلت و خواری ، وہی ملک کی بربادی! اس کے جواب میں بڑی جراءت سے کہتے ہیں: دنیا اسی طرح سے چل رہی ہے ، کسی کو فتح ہے تو کسی کو شکست ہے ، بڑی بزدلی ہے کہ مشکلات کو دیکھ کر اولو العزمی سے جی چرانا اور نام آوری کی طلب چھوڑنا ۔
صاحبو! ہم کب کہتے ہیں کہ نام آوری حاصل نہ کرو ، عزت و آبرو سے نہ رہو ، مگر ہمارے پیشِ نظر تو اعتدال پسندی ہے ، اسی پر ہمارا دار و مدار ہے ، اسی پر سب کا افتخار ہے ۔ اچھے لوگ کہتے ہیں یہ اعتدال پر نہ رہنے والے...
صفحہ 263 (اسکین 263.jpg)(Tranquility of the Heart, the Disaster of Secular Antinomianism, and the Battle between Truth and Falsehood)
ہمیشہ مضطرب القلب رہتے ہیں ۔ اطمینان مفقود ، راحتِ دل نابود ۔ فقیر اپنی کُلی میں وہ اطمینانِ قلبی کا مزہ اٹھاتا ہے کہ اس کو دنیا ہی میں جنت ہے ، آخرت تو اسی کی ہے ۔ عزت ہے تو خدا کے فرستادوں کے لئے ہے ، اور ایمانداروں کے لئے ہے ۔ یہ نادان کہتے ہیں: تم خیالی باتوں پر خوش ہو ، ہم بالفعل کی لذتوں سے خرم و شاد ہیں:
❖اب تو آرام سے گذرتی ہے عاقبت کی خبر خدا جانے❖
ان کا خیال ہے کہ کل کے مرغ پلاؤ سے آج کی دال روٹی بہتر ہے ۔ تم انتظار میں گرفتار ، ہم حال کی کامیابی سے ہمکنار ۔ ان دشمنانِ دین و ایمان کا عمل تھا کہ حریتِ شریعت جس نے کہا اُسے گولی مار دی ۔ آخر ہوا کیا؟ تمام ممالک ہاتھ سے نکل گئے ، ایک چھوٹی سی حکومت رہ گئی ، اسلام سے جدا ہو کر ملا کیا؟ وہی جھوٹی آزادی! گھوڑا جب بے لگام ہو جاتا ہے تو کہیں نہ کہیں پٹک دیتا ہے ، ہاتھ پاؤں ٹوٹ جاتے ہیں ، سر پھوٹ جاتے ہیں ۔
انسان جھوٹ کیوں بولتا ہے؟ خود میں احساسِ کمتری پاتا ہے ۔ سچ بولنے سے نقصان کا خوف ہوتا ہے ۔ سچ میں عزت ہے ، جھوٹ میں ذلت ۔ ظاہر ہے کہ اونچا چڑھنا مشکل ہے اور نیچے اترنا آسان ہے ۔ اسی طرح سچ کہنا مشکل ہے ۔ راست گو پر بڑی بڑی مشکلیں پڑتی ہیں ، مگر وہ مردانہ وار مشکلات کو جھیلتا ہوا آگے بڑھتا ہے ۔ اس میں حقیقی برتری ہے اور جھوٹ میں کمتری ۔ بعض دفعہ سچ میں جان کی بھی بازی لگ جاتی ہے مگر جو سچا ہوتا ہے سینہ سپر کیا ہوا ، چھاتی تان کر سامنے کھڑا ہو جاتا ہے ، کسی مشکل کے سامنے منہ نہیں پھیرتا...
صفحہ 264 (اسکین 264.jpg)(The Majesty of Truth, Categories of Falsehood, Envy and Ostentation, and Condemnation of Despair)
وہ سمجھتا ہے: سچ کو عزت ، جھوٹ کو ذلت لازم و ملزوم ہے ۔ جو خدا کے قائل نہیں ہیں ، حق پرست نہیں ہیں ، خدا کی قسم تو نہیں کھاتے مگر اپنی آبرو کی قسم کھاتے ہیں ۔ اُن کے پاس بھی آبرو بڑی چیز ہے جس میں برتری ہے ۔ ممکن ہے کہ جھوٹا کسی فائدہ کو حاصل کر لے یا کسی نقصان سے بچ جائے ، مگر جب واقعات پر سے پردہ اٹھتا ہے اور اصلی حالت معلوم ہو جاتی ہے ، اس کو پہلے سے دہ چند نقصان ہوتا ہے ، آبرو جاتی ہے ، گردن جھک جاتی ہے ۔
جھوٹ بھی دو قسم کا ہوتا ہے: سفید جھوٹ جس کو لوگ سمجھ جاتے ہیں ، اور سیاہ جھوٹ وہ تو دروغِ دیوزاد ہے ، وہ مشکل سے کھلتا ہے ، اُس سے لڑنا ، اُس سے بچنا شیر مرد کا کام ہے ۔
دوسرے کی خوشحالی نہ دیکھ سکنا ، یہ عیب بھی اپنی کمتری کے احساس سے پیدا ہوتا ہے ۔ جس سے حسد کرتا ہے اُس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا تو لوگوں کے سامنے غیبت کرتا ہے ، کچھ نہ ہو تو دلی عداوت رکھتا ہے ۔ اپنی برتری کو لوگوں سے منوانا چاہتا ہے اس کو ریا کہتے ہیں ۔ ہر کام میں اخلاص کی ضرورت ہے ۔ خدا کے کام میں یعنی عبادت میں ریا کرنا ، دکھاوا کرنا شرک کے خاندان سے ہے ۔ دکھاوا کر کے دوسروں سے واہ واہ کروا لی تو خدا اس کو کچھ بدلہ نہ دیگا ، کیونکہ لوگوں کی واہ واہ اس کا بدلہ ہو گئی ۔
آدمی کو احساسِ کمتری ہوتا ہے تو وہ ترقی کرنے کی کوشش کرتا ہے اور برتری حاصل کرنا چاہتا ہے ۔ اگر احساسِ کمتری کے بعد سستی ، کاہلی ، یاس و ناامیدی پیدا ہوتی ہے تو آدمی بے کار ہو جاتا ہے ، نہ ترقی کرتا ہے نہ برتری حاصل کرتا ۔ لہٰذا یاس و ناامیدی بدترین رذیلت ہے ۔
صفحہ 265 (اسکین 265.jpg)(Resolution, Hope, and Psychological Analysis of Superiority and Inferiority Complexes)
بہ ہر کارے کہ ہمت بستہ گردد❖اگر خارے بود گلدستہ گردد
نپولین کہتا تھا: «ناممکن» لفظِ بلامعنی ہے ، ہر چیز ہو سکتی ہے بشرطیکہ ہمت ہو ، محنت ہو ۔ مذہب کے ماننے والے کبھی خدا کی رحمت سے مایوس نہیں ہوتے ۔ ہمیشہ اپنی کمرِ ہمت مضبوط باندھے رہو تو کامیابی کے پھولوں کے ہار بھی پہنو گے ۔
احساسِ برتری خود اپنے لئے یا دوسروں کے لئے ، اسی طرح احساسِ کمتری خود اپنے لئے یا دوسروں کے لئے — یہ چار صورتیں ہیں ۔
اپنے لئے احساسِ برتری اور دوسروں کے لئے احساسِ کمتری ، اسی طرح دوسروں کے لئے احساسِ برتری اور اپنے لئے احساسِ کمتری ، یہ گویا آپس میں لازم و ملزوم ہیں ۔ ان اقسام کے احساسات کا پیدا ہونا طبعی اور فطری ہے ۔ ہر چیز کے حدود ہیں ، احساسِ برتری کی بھی ایک حد ہے ، احساسِ کمتری کی بھی ایک حد ہے ۔ جو چیز حد سے بڑھ جائے ، اعتدال سے نکل جائے وہ رذیلت اور گناہ ہو جاتی ہے ۔
ایک شخص من بھر کا بوجھ اٹھاتا ہے اور دوسرا نہیں اٹھا سکتا ، ظاہر ہے کہ ایسی صورت میں من بھر کا وزن اٹھانے والا اپنے کو قوی اور نہ اٹھا سکنے والے کو کمزور سمجھے گا ۔ ایک طالب علم میٹرک کی جماعت میں پڑھ رہا ہے اور ایک بی۔اے پاس ہے ، ظاہر ہے کہ گریجویٹ اپنے کو اس میٹرک کے طالب علم سے بہتر سمجھے گا ۔ اس کا ایسا سمجھنا نہ غلط ہے نہ قابلِ اعتراض ہے ۔ یہی گریجویٹ کسی پی ایچ ڈی سے خود کو بہتر سمجھے تو یہ غلط ہے ، قابلِ اعتراض ہے ۔ اس سے معلوم ہو گیا...
صفحہ 266 (اسکین 266.jpg)(The Boundaries of Moderation, the Pride of Iblis, and the Polytheistic Pitfall of an Inferiority Complex)
کہ احساسِ برتری جو ایک طبعی اور فطری چیز ہے وہ قابلِ اعتراض نہیں ، بلکہ قابلِ اعتراض اپنے حد سے باہر ہو کر دوسروں سے غلط طور سے مساوات کا دعویٰ کرنا یا دوسروں کو اپنے سے بہتر سمجھنا [یا حد سے متجاوز ہو جانا] ہے ۔ اپنی حد سے باہر ہو جانا علم سے بھی ہو سکتا ہے اور اعمال میں بھی ہو سکتا ہے ، زیادتی میں بھی ہو سکتا ہے ، کمی میں بھی ہو سکتا ہے ۔ یہ احساسِ برتری بڑھتے بڑھتے کہاں تک پہنچتا ہے؟ نادان ، ظالم خدا ہی کو نہیں مانتا ، برتری کو اپنے آپ میں منحصر سمجھتا ہے ، یہ اپنے حدود سے نکل جاتا ہے ۔ اسی طرح باپ کو باپ نہ سمجھنا ، استاد کو استاد نہ سمجھنا ، حاکم کو حاکم نہ سمجھنا ، بزرگوں کی تعظیم نہ کرنا — یہ حالت ہے تو اس کا انجام نقصان ہے ۔
اسی طرح احساسِ کمتری بھی اپنے حدود سے کم ہو تو یہ بھی رذیلت ہے ۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ شخص عطایائے الٰہی جو اس کو دئے گئے ہیں اس کی قدر نہیں کرتا ۔ یہ احساسِ کمتری بڑھتے بڑھتے لوگوں کی خوشامد اور چاپلوسی پر مجبور کرتا ہے ، ہر چیز کی پوجا کرنے لگتا ہے: ستاروں کی ، پتھروں کی ، درختوں کی ، جانوروں کی — غرض کہ وہ اپنے سوائے سب کے سامنے سرِ عبودیت جھکاتا ہے ۔
خود کو برتر اور دوسروں کو کمتر سمجھنا — تکبر کی ابتداء شیطان سے ہوئی ۔ اس نے کہا: میں لطیف ہوں ، میں آگ سے بنا ہوں ۔ آگ ایسی چیز ہے کہ پانی کو بخار بنا کر اڑا دیتی ہے ، درختوں کو جلا دیتی ہے ، پہاڑوں کے پرخچے اڑا دیتی ہے ، جو سامنے آ جائے اُس کو خاکِ سیاہ کر دیتی ہے ۔ میں ایسی قوی چیز...
صفحہ 267 (اسکین 267.jpg)(The Comprehensive Synthesis of Adam, the Fate of Rebellion, and the Ruin of Megalomania)
سے بنا ہوں ، آدم مٹی کا بنا ہوا ہے ، مجھ سے کیونکر بہتر ہو سکتا ہے! مگر اُسے معلوم نہیں کہ آدم صرف مٹی نہیں ہے ، بلکہ اس میں ایک جامعیت ہے: اس میں نار بھی ہے ، نور بھی ہے ، اس میں پتھر بھی ہے ، پانی بھی ہے ، مٹی بھی ہے ۔ آگ پر مٹی ڈالو بجھ جائے گی ۔ یہ مجموعہ اعتدال کے ساتھ ہے ۔ بہرحال یہ جامعیت والا برتری کا مستحق ہوتا ہے ۔
ذرا غور کرو! یہ تکبر پیدا کیسے ہوتا ہے؟ جوانی ، خون کی روانی ، زور کے ساتھ زر ، دل میں ہمت و جراءت — کمزوروں کو دے مارتا ہے اور ان کو تابعدار بنا لیتا ہے ۔ جب جتھا تیار ہو جاتا ہے ، اپنی اجتماعی قوت سے ، کچھ عقل سے ، کچھ مکاری سے دشمنوں پر غالب آتا ہے ۔ ماحول اچھا اور موافق اتفاق سے مل جاتا ہے ، آپے سے باہر ہو جاتا ہے ۔ ابتداء تو اچھی ہی ہوتی ہے ، انجام چونکہ مستقبل ہے اس واسطے ہمیشہ تاریکی میں رہتا ہے ۔ ہر شخص کی صحیح حالت دوسروں سے ٹکر لینے کے بعد معلوم ہوتی ہے ۔ کبھی اس سے قوی تر سے مقابلہ ہو جائے تو چاروں شانے چت گرتا ہے ، مقاصد میں شکست کھاتا ہے ، نہ زور کام دیتا ہے نہ زر ، کمر ٹوٹ جاتی ہے ، کامیابی دور ہو جاتی ہے ، شیخی کافور ہو جاتی ہے ۔ نپولین بونا پارٹ اور ہٹلر «أَنَا لَا غَيْرِي» کے نقارے بجائے ، سارا زور و قوت رہ گیا ، شکست پر شکست ہوئی ، حکومت برباد ہوئی ، پاش پاش ہو گئی ۔ ظالم ظلم کرتا ہے آخر ظلمتوں میں بھٹک کر رہ جاتا ہے ۔
صاحبو! تاریخ کے صفحات الٹو پلٹو ، یہی ثابت ہو گا کہ درست...
صفحہ 268 (اسکین 268.jpg)(Perfection through Moderation, the Pitfalls of Renown, and Electoral Sophistry and Corruption)
ایمان و یقین رکھنے والا ، اس کے مناسب کام کرنے والا ، سچی اور اچھی بات ماننے اور سکھانے والا ، استقلال سے قائم رہنے والا ہی کامیاب ہوتا ہے ۔ یاد رکھو! نام آوری کی بلندی پر چڑھنے والا سیڑھی کے بعد سیڑھی ترقی کرتا ہے ، اعتدال سے کمال حاصل ہوتا ہے ۔ جہاں غلطی کی اور پیر پھسلا ، دھڑام سے نیچے گر جاتا ہے ۔ جتنی بلندی تک پہنچا تھا پیر کی لغزش کے بعد اتنی ہی اس کی ہڈیاں چور چور ہوں گی ۔
صاحبو! مطلق برتری صرف خدا کو ہے ، سب میں کم زیادہ بھلائی بھی ہوتی ہے اور برائی بھی ۔ جو اعتدال سے رہتا ہے خیر حاصل کرتا ہے ، شر سے بچتا ہے ، اُس کے سر پر نام آوری کا سہرا باندھا جاتا ہے ، ورنہ بے اعتدالی اور بے عزتی کے پہاڑ سے گرتا ہے اور پھر اٹھنا نصیب نہیں ہوتا ۔ چونکہ انجام ظلمت میں ہے اور معلوم نہیں کہ کل کیا ہونے والا ہے ، فروتنی اور عاجزی کرنے والے کے بہت کم دشمن ہوتے ہیں ، الماس یا ہیرا اس کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ۔ جہاں ہم تکبر کو برا سمجھتے ہیں ، ظلم کو برا سمجھتے ہیں ، وہاں انظلام کو بھی برا سمجھتے ہیں ، ذلت و خواری میں جینے کو نامناسب سمجھتے ہیں ۔
جھوٹی برتری چاہنے والے کیا کیا کرتے ہیں؟ ایک جھوٹ بات کو بڑی قوت سے بیان کرتے ہیں ، ایک بات کو بار بار کہتے ہیں ، چند لوگوں کو دعوت دے کر ڈنر دے کر اپنے موافق بنا لیتے ہیں اور ان کی رائیں حاصل کر لی جاتی ہیں ۔ تقریر کیا ہوتی ہے؟ ایک زنجیر ہے مغالطوں کی ۔ سرکاری لوگوں کو سفارش اور رشوت کے شین سے مجبور کرتے ہیں ، یعنے سچ پوچھو تو...
صفحہ 269 (اسکین 269.jpg)(Flaws of Majoritarian Democracy, the Mirage of Vote-Buying, and Political Machinations)
رائیں خریدی اور بیچی جاتی ہیں ۔ حق بات ایک کمبل اوڑھے دل کے کونے میں چھپی ہوئی رہتی ہے ۔ غلط خواہشات کے سامنے کانشنس و ضمیر کی ایک نہیں چلتی ۔ خود غرضیوں کے شور میں حق کی آواز کان پڑے بھی سنائی نہیں دیتی ۔ ان ناحق شناسوں کو جہاں غلبہ ہو گیا فوراً حق پرستی کو شہر بدر کر دیتے ہیں ، ظلم و ستم کی واہ واہ ہوتی ہے ۔ جو کمزور دل کے ہیں ان کے منہ سے تو سچ بات نکل ہی نہیں سکتی ، جو قوی دل کے ہیں انھیں کثرتِ رائے شماری سے شکست اٹھانی پڑتی ہے ، کیونکہ ناحق شناس کی طرف زیادہ ہاتھ بلند ہوتے ہیں ۔ حزبِ اختلاف والے لاکھ اختلاف کریں مگر فتح کثرت کو ہے گو کتنی ہی ناجائز طریقوں سے رائے حاصل کی گئی ہو ۔
ایک بات یاد رکھو! فصاحت اور تیز زبانی کا بھولے نادانوں پر بہت بڑا اثر ہوتا ہے ۔ تقریر اتنی لمبی ہو کہ سننے والے تھک جائیں ، خود ستائی کئے چلے جاؤ ، اپنی تمام باتوں کو علومِ متعارفہ ظاہر کرو ، دشمن کے یا مخالف کے عیوب ظاہر کرو گو اصل مقصد سے اس کو کوئی علاقہ نہ ہو ، لوگوں کو یہ دھوکہ دو کہ ہم قوم کے بڑے ہمدرد ہیں ، سراپا نیکی ہیں ، اپنے موافق پارٹی والوں سے خوب چیرز (cheers) دلواؤ ، واہ واہ کا شور اٹھواؤ — ان چالوں سے حق چکرا کر رہ جاتا ہے اور باطل سرخرو ہو کر پھول جاتا ہے ۔
صاحبو! جب یہ سنتا ہوں کہ رائے شماری میں انتخاب کے جتانے کے لئے فلاں صاحب کے اتنے ہزار صرف ہوئے اور فلاں صاحب کے اتنے ہزار ، تو اس سے معلوم ہوتا ہے کہ آراء خریدی جاتی ہیں ۔ جس نے زیادہ...
صفحہ 270 (اسکین 270.jpg)(Electoral Prejudices, Educational Criteria for Suffrage, and Condemnation of Tribal Chauvinism)
روپیہ دیا اُسی نے آراء کو خرید لیا ۔ ایسی آراء کی خریدی سے سچی برتری کس طرح حاصل ہو گی اور ایسا شخص قوم کے کس کام آئے گا! یورپ اور امریکہ کی بڑی حکومتوں میں عام طور سے تعلیم یافتہ لوگ ہیں ، سو میں پانچ بھی جاہل نہیں ہیں ، وہاں رائے شماری میں (۲۱) برس کی عمر شرط ہے ۔ ایسے ملکوں میں رائے شماری کا معیار ۲۱ سال کی عمر لگانا درست [ہے] ، جس ملک میں تعلیم یافتہ انگلیوں پر گنے جاتے ہیں [وہاں درست نہیں] ۔ میرا لڑکا جو ایف۔اے پاس تھا اور (۲۱) سال کا تھا اور ہمارے گھر کی خادمہ جو بالکل ان پڑھ تھی اور وہ (۲۲) سال سے معمر تھی — (۲۱) سال کا ایف۔اے پاس رائے نہیں دے سکا ، ناخواندہ خادمہ رائے دے سکی! اس واقعہ پر اہل علم و عقل غور کریں ۔ ہماری رائے میں رائے دینے کے لئے گریجویٹ نہیں تو کم از کم میٹرک ہونا چاہیئے ورنہ یہ کام بچوں کا کھیل بن جائے گا ۔ کوئی سنے نہ سنے ہم جس چیز کو حق سمجھتے ہیں کہیں گے اور ضرور کہیں گے ۔
آج کل سب کی آنکھوں پر تعصب کی پٹی بندھی ہوئی ہے ۔ اب صحیح بات معلوم ہو تو کس طرح؟ قابلِ قبول بزرگی حاصل ہو تو کیونکر؟ اُس کی زبان جدا ہے ، اُس کا ملک جدا ہے ، اُس کا خاندان جدا ہے ، وہ دوسری زمین کا رہنے والا ہے ، ہمارا رنگ کالا ہے اُس کا رنگ سفید ہے ، لہٰذا وہ جدا ہے اور ہم الگ ہیں ، وہ ہمارا ہرگز دوست نہیں ہو سکتا ۔ برتری ہے تو ہم کو ہے اور برتری اچھے صفات رکھنے پر مبنی نہیں ہے ، ہم جو کہیں وہ بات اچھی ہے ، ہم جو حکم دیں وہ قانون ہے ، ہم تحتِ قانون نہیں ، ہم...
صفحہ 271 (اسکین 271.jpg)(Pursuit of Truth, the Bitterness of Truth, and the Three Primary Faculties of the Human Soul)
کام کی تعلیم دو ۔ دوسرا بھی کوئی اچھی بات پیش کرے تو اس کو بھی قبول کرو ۔ حق ایک ہوتا ہے ، اس کو اپنی کھوئی ہوئی چیز سمجھو جہاں ملے اٹھا لو ، یہ بات بھی یاد رکھو ، حق کا مزہ بڑا تلخ ہوتا ہے ۔ تم اس کو عسلِ مصفّٰی سمجھ کر پی لو ۔ حق رسی اور حق رسانی کی دشواریوں کو برداشت کر لو ۔ تم بھی ان باتوں پر قائم رہو اور دوسروں کو ان باتوں پر قائم رکھنے کی کوشش کرو ۔
بعض بزرگوں کا قول ہے کہ انسان میں تین قوتیں ہوتی ہیں: ۱۔ قوتِ غضبی — اس کا مرکز قلب ہے ، اس کو نفسِ سبوعی کہتے ہیں ۔ ۲۔ قوتِ شہوی — یہ جگر سے متعلق ہے ، اس کو نفسِ بہیمی کہتے ہیں ۔ ہر ایک قوت جب اعتدال پر ہوتی ہے تو اس کے فضائل یعنی تعریف و امتیازی خوبی یا عفت پیدا ہوتی ہے ۔ قوتِ غضبی کی زیادتی سے حسبِ ذیل رذائل پیدا ہوتے ہیں: تکبر: خود کو دوسروں سے بہتر سمجھنا ۔ عجب: اپنے آپ میں خوش ہونا ، اکڑتے رہنا [کہ] میں اچھا ہوں ، میں خوبصورت ہوں ، میں قوی اور طاقتور ہوں ، میں سب کچھ ہوں ۔
جب قوتِ غضبی بڑھ جاتی ہے تو تہوّر ، ظلم و ستم ، فرعونیت ، حتیٰ کہ کفر و الحاد ، دہریہ پن ، ناخدا شناسی پیدا ہوتی ہے ۔ قوتِ غضبی کی کمی سے جبن ، بزدلی ، نامردی ، حوصلہ باختگی ، کم ہمتی ، دوسروں کی عبادت کرنا ، اوروں کو خدا سمجھنا پیدا ہو جاتے ہیں ۔ اس کے اعتدال سے خودداری ، شجاعت ، عزت ، ہمت ، غلبہ جوئی ، دوسروں سے ہمدردی ، خدا ترسی اور بزرگوں کی...
صفحہ 272 (اسکین 272.jpg)(Faculties of Desire and Reason, Comparison of Angels and Beasts, and the Mandate of Equanimity)
تعظیم پیدا ہوتی ہے ۔ قوتِ شہوی کی زیادتی سے شرہ ، حرص ، پرخوری ، شہوت پرستی ، آرام طلبی ، تن آسانی اور عیش پرستی پیدا ہوتی ہے ۔ اس کی کمی سے جمود ، سستی ، کاہلی ، بے حیائی و بے ہمتی ، اور اعتدال سے عصمت ، عفت ، پاکدامنی ، کریم النفسی اور سخاوت پیدا ہوتی ہے ۔ قوتِ عقلی یا علمی کی زیادتی سے گریزی [جربزہ] ، مکاری ، پولیٹکلی [سیاسی چالاکی] اور فریب پیدا ہوتا ہے ، اور کمی سے بلادت ، بلاہت ، بے وقوفی اور جہل ، اور اس کے اعتدال سے علم و حکمت یعنے ہر چیز کو اُس کا حق ادا کرنا ، اقتضائے وقت کے مطابق عمل کرنا جس سے سیاست اور کمالِ تدبر پیدا ہوتا ہے ۔
ایک بزرگ ہستی کا قول ہے کہ اگر انسان عقل و علم کے قابو میں رہے تو وہ مسجودِ ملائک ہے ، فرشتوں سے بڑھ کر ہے ، کیونکہ ان کو موانع نہیں ہیں اور انسان کو موانع ہیں ۔ اور اگر انسان علم و عقل کے تابع نہ رہے تو وہ حیوانوں سے بدتر ہے ، کیونکہ ان کو علم و عقل نہ ہونے سے ان کی اصلاح کی کوئی صورت نہیں ۔ پس اچھا انسان فرشتوں سے اعلیٰ اور برا انسان حیوانوں سے بدتر ہے ۔
میں آخر میں اتنا کہہ دینا چاہتا ہوں کہ اپنے اور پرائے سب کے ساتھ تمہارا لین دین ترازو کے تول کی طرح برابر رہے ، نہ کمی نہ زیادتی ، نہ افراط نہ تفریط ، تم کو کسی بات میں خسارہ نہ ہو ، نہ خود خسارے میں پڑو نہ دوسرے کو خسارے میں ڈالو ، تمہارے وردِ زبان تمہارے خیالات...
صفحہ 273 (اسکین 273.jpg)(The Measure of Equilibrium: The Thermometer Analogy and Sanctity of Conscience)
کا مرکز اعتدال ہو ۔ دیکھو پارہ ۹۸.۴ پر رہے ۔ زیادتی بھی مرض ہے اور کمی بھی ۔ اعتدال پر تمہاری بھی زندگی کا اور دوسروں کی زندگی کا انحصار ہے ۔ دیکھو! دنیا برا بولے ، بولنے دو ، تمہارا ضمیر تم کو برا نہ کہے ۔ ضمیر کی ملامت بدترین ملامت ہے ، ضمیر کی تاریکی بدترین ظلمت ہے ، ضمیر کی طہارت عزت ہے ، حرمت ہے ، آرام ہے ، راحت ہے ۔
صفحہ 274 (اسکین 274.jpg)(Treatise on Doctrines of Existence: Exoteric Dualism and the Reality of Wahdat al-Shuhud)
ان تمام مذاہب و اختلافات کا حاصل یہ ہے کہ جن لوگوں کی نظر عالمِ شہادت سے اوپر نہیں اٹھتی ، وہ ذات و وجودِ حق کو ذات و وجودِ ممکن سے بالکل جدا سمجھتے ہیں ۔ یہ اکثر علماءِ ظاہر کا مذہب ہے ۔ مگر اس مباینتِ محضہ کے مذاہب والے بھی ممکن کو ہر آن ہر لحظہ ذاتِ وجودِ حق کا محتاج اور ذاتِ حق کو اس کا قیوم سمجھتے ہیں اور حق تعالیٰ کو ہر ممکن کا علماً محیط جانتے ہیں ۔ گویا صفاتِ کمالیہ کو ذاتِ حق میں بالذات سمجھتے ہیں ۔
جن لوگوں کی نظر صفاتِ الٰہیہ و عالمِ شہادت دونوں پر پڑتی ہے اور ممکنات و مخلوقات میں کوئی شئے اصلی نہیں پاتے بلکہ سب کو اظلالِ کمالاتِ الٰہیہ پاتے ہیں اور ممکن کو بذاتہٖ موجود نہیں سمجھتے وہ لوگ ہر صفتِ الٰہی کے مقابل ایک عدم مانتے ہیں ، مثلاً حیات کے مقابل موت ، علم کے مقابل جہل ، سمع کے مقابل صمم یعنے بہرا پن یا ناشنوائی ، بصر کے مقابل عمی یعنے نابینائی ، قدرت کے مقابل عجز ، ارادے کے مقابل بے ارادتی یا جمود ، کلام کے مقابل بکم یعنی ناگویائی گونگا پن ۔ ان اعدام میں اسماءِ الٰہیہ...
صفحہ 275 (اسکین 275.jpg)(Wahdat al-Shuhud, Wahdat al-Wujud in Fana, and the Madhhab of Knowledge (Ahl al-Baqa))
کا پرتو پڑتا ہے ، تو یہ سب چیزیں یعنی ممکنات نمایاں اور مخلوق ہوتے ہیں ۔ یہ حضرات اعیانِ ثابتہ و معلوماتِ الٰہیہ کو موجود بہ وجودِ علمی نہیں جانتے ۔ اس مذہب والوں کو شہودیہ و اہل شہود کہتے ہیں ۔
جن حضرات کی نظر مرتبۂ احدیت تک پہنچتی ہے وہ ایک ہی وجود و ذاتِ حقہ کو حق مانتے ہیں ، وہ ماسویٰ اللہ کو معدوم بالذات سمجھتے ہیں ، مگر ہر شئے ، اُس کے احکام کو اپنے اپنے مرتبے میں درست سمجھتے ہیں ، اور حفظِ مراتب کو ضروری خیال کرتے ہیں ۔ یہ مذہب وجودیہ کا ہے ۔ یہ حکم فنا کی حالت میں ہے کہ سالک کی نظر ذاتِ حق موجودِ مطلق کی طرف رہتی ہے جس میں ممکنات و مخلوقات کی گنجائش نہیں ، لہٰذا وہ اپنے اعتبار و مطمحِ نظر کے لحاظ سے حکم لگاتے ہیں ۔
جن حضرات کو بقا نصیب ہوتی ہے وہ کسی شئے کو معدوم یا لایعنی نہیں سمجھتے ۔ ہر شئے ان کے مذہب میں ثابت ہے ، یعنی معلومِ الٰہی ہے جو اسماءِ الٰہیہ سے مرتبط ہے ۔ حقیقتِ ممکن یعنے معلومِ الٰہی اسمِ الٰہی سے ، اسمِ الٰہی ذاتِ الٰہی سے مرتبط ، منتہی و نمایاں ہے ۔ اگر حقیقتِ ممکنہ کو اسمِ الٰہیہ سے جو متجلی ہے جدا خیال کرو تو وہ موجود فی الخارج نہیں صرف علم رہ جائے گا ، نہ منشاءِ آثار و احکام ہے بلکہ صرف معلومِ حق اور محض علمِ الٰہی میں ہے ۔ ممکنات کا منشاءِ آثار و موجود فی الخارج ہونا صرف علم کے اسماء و ذات سے ارتباط کے لحاظ سے ہے ۔ ان کے مذہب میں علمِ الٰہی کے اطوار ہیں ، تمام عوالم علمِ الٰہی کے مظاہر ہیں ۔ عوالم اور عوالم میں جو کچھ ہے اور موجود...
صفحہ 276 (اسکین 276.jpg)(Jam' al-Jam', Refutation of Pantheistic Antinomianism (Wahdat al-Mawjud), and Introduction to Sophism)
یا خارج معلوم ہو رہا ہے وہ سب علمِ الٰہی میں ہے ، بلکہ علمِ الٰہی ہی کا ایک کرشمہ و تجلی ہے ، مگر ربطِ اسماء و صفات کے ساتھ ۔ یہ مذہب محققینِ صوفیہ کا ہے جس کو مذہبِ علم ، یا مذہبِ اہل بقا ، یا جمع الجمع ، یا جمع مع الفرق کہتے ہیں ۔ بعض اس کو شہودی بھی کہتے ہیں ، «وَلَا مُشَاحَّةَ فِي الِاصْطِلَاحِ»۔
پانچواں مذہب وحدت الموجود کا ہے ۔ یہ لوگ مابہ الامتیاز کا خیال نہیں کرتے ، حقائقِ اشیاء کے قائل نہیں ، احکام و آثار کو صرف منہ سے نہیں مانتے ، آن پڑتی ہے تو وہی کرتے ہیں جو اہل تحقیق کرتے ہیں ، پاخانے کو کھانا سمجھ کر نہیں کھاتے ۔ ایک صاحب ایسے بھی دیکھے گئے کہ کتے کا تھوک یہ کہہ کر کہ ایک وجود کا کرشمہ ہے چاٹ لیا ۔ کیا اچھا ہوتا اگر یہ لوگ آگ میں گر کر مر جاتے اور قصہ پاک ہو جاتا! اصل یہ ہے کہ ان اشخاص کو بزرگوں کے اقوال سے مغالطہ ہوا ہے ۔ بزرگانِ دین ماسویٰ اللہ کی اس لئے نفی کرتے ہیں کہ لوگ ماسویٰ کو مستقل سمجھنے لگے ہیں ، نیز ماسویٰ میں اس قدر انہماک و غفلت ہے کہ حقیقتِ محضہ کو بھول گئے ہیں ، مانتے بھی ہیں تو صرف الفاظ میں ۔ بزرگانِ دین ذاتِ حق کی طرف توجہ دلانے اور اس کو بالذات مستقل حقیقی وجود سمجھنے ، ہر شئے کو مراۃِ حق بنانے کے لئے کہتے ہیں کہ کوئی نہیں ہے تیرے سوا: «لَا مَوْجُوْدَ إِلَّا اللهُ، أَنْتَ الْمَوْجُوْدُ وَمَا سِوَاكَ مَفْقُوْدٌ»۔ اس کے ہرگز یہ معنے نہیں کہ حقائقِ اشیاء باطل ہیں ، احکام و آثار اور مابہ الامتیاز غلط ہے ۔ یہ تو زِندَقَہ و اِلْحَاد ہے ، نَعُوْذُ بِاللهِ مِنْهَا۔
چھٹا مذہب سوفسطائیہ کا ہے ، وہ عالم کو نرا خیال سمجھتے ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو اور اپنی عقل کو اور تمام اشیاء کو وہمی سمجھتے ہیں...
صفحہ 277 (اسکین 277.jpg)(Refutation of Solipsism/Idealism, the Epistemological Proof of Objective Reality, and Divine Inspiration)
کو اور اپنی عقل کو اور تمام اشیاء کو وہمی سمجھتے ہیں ۔ ان غریبوں کو معلوم نہیں کہ یہ سب نرا خیال نہیں ، خدائے تعالیٰ کا علم ہے جو ذاتِ حق سے وابستہ ہے ۔ ماسویٰ اللہ کا غیر مستقل ہونا تو ان کو معلوم ہو چکا تھا مگر افسوس وہ ذاتِ حق سے جو موجود بالذات ہے ، مستقل حقیقت ہے جس سے سب کو ارتباط ہے ، غافل رہ گئے اور حقیقت کی طرف ان کو راہ نہ ملی ، ورنہ ان کا ایسا بے معنی خیال نہ ہو جاتا ۔ افسوس انہوں نے اپنے زورِ خیال سے اپنی صورت شکل تک بدلی مگر تھوڑی دیر کے لئے ، پھر وہی ڈھاک کے تین پات! کاش اپنے اس وہمی "میں" کو مٹاتے تو حقیقی "میں" کی جلوہ گری ہوتی ، حقیقت کی طرف راستہ کھلتا ۔
کاش یہ لوگ ذرا غور کرتے کہ عالم ہمارا اپنا شخصی خیال ہوتا تو زید کو دیکھ کر سب کے دل میں جو ایک مشترک خیال پیدا و ناشی ہو رہا ہے نہ ہوتا ، خواہ وہ ہم سے باہر ہو یا خود ہم میں ہو ، خواہ ہمارے سامنے سے یہ خیال صورت پذیر ہو رہا ہو یا دلوں میں اوپر سے مترشح ہو رہا ہو ۔ فوٹو کے دس آئینوں میں ایک ہی صورت آ رہی ہے تو ضرور ان کے مقابل ایک شخص کھڑا ہوا ہے جو ان آئینوں کو آپ سے متاثر کر رہا ہے ۔ سامنے گھوڑا کھڑا ہے ، جو دیکھتا ہے اس کو گھوڑا ہی خیال کرتا ہے ، کوئی اس کو گدھا نہیں سمجھتا ۔ میں نے تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا کہ گھوڑا ایک تخیل ہے ، ہمارے ذہن کا عمل ہے ، مگر ایک ہی آن میں ہر ایک کے ذہن میں ، پھر ایک ہی طور پر ، بلا کم و کاست ایک ہی تخیل کیوں پیدا ہوا؟ ان تمام خیال بازوں کے قریب کوئی ایک ضرور ہے جو دلوں میں ایک ہی خیال کا القاء کرتا ہے ۔