حضرت بحر العلوم مولینا محمد عبد القدیر صدیقیؒ قادری حسرتؔ
کی
شخصیت و تعلیمات کا ایک مختصر خاکہ
ق ع
ترتیب و پیش کش
محمد جعفر حسین قادری قدیری
ناشر: بُک زون - مہدی پٹنم - حیدرآباد - اے پی - انڈیا
ترتیب و پیش کش
محمد جعفر حسین قادری قدیری
ناشر: بُک زون - مہدی پٹنم - حیدرآباد - اے پی - انڈیا
ترتیب و پیشکش
محمد جعفر حسین قادری قدیری
ناشر: بک زون - مہدی پٹنم - حیدر آباد اے پی - انڈیا
ترتیب: محمد جعفر حسین قادری ابن محمد قادر حسین قادری القدیری
کتابت: حمید حیدر آبادی
ٹائیٹل: سلام خوشنویس
طباعت: ڈائمنڈ پر اسس حیدر آباد
صفحات: (۳۳۶)
تعداد: (۳۰۰۰) تین ہزار
اشاعت اول: ۱۷ شوال ۱۴۰۱ھ، جون ۱۹۸۱ء
اہتمام: محمد خواجہ محی الدین قادری
زرِ تعاون: ۲۳ روپے
ڈی لکس ایڈیشن: ۲۵ روپے
بیرون ممالک سے: ۵ ڈالر
جملہ حقوق بحق ناشر محفوظ ہیں
ناشر: بُک زون، مہدی پٹنم، حیدرآباد، اے پی
BOOKZONE
MEHDIPATNAM
Hyderabad 500 028
INDIA
(بائیں سے دائیں) قبر شریف حضرت سید محمد صدیقؒ، حضرت بادشاہ حسینیؒ، محل حضرت بادشاہ حسینیؒ، پائیں میں حضرت انور بیگم صاحبہ والدہ ماجدہ حضرت عبد القدیر صدیقیؒ مدفون ہیں ۔
• تعارف: ۱۲
• وجہ تالیف: ۱۴
• دیباچہ: ۱۷
باب اول۔ حضرت بحر العلوم محمد عبد القدیر صدیقی کے شیوخ طریقت: ۳۷
• حضرت خواجہ رحمت اللہ نائب رسول اللہ: ۴۰
• حضرت شاہ رفیع الدین صاحب قندھاری: ۴۱
• حضرت حافظ میر شجاع الدینؒ: ۴۲
• حضرت میر پرورش علی بادشاہ حسینیؒ: ۴۳
• حضرت خواجہ سید محمد صدیقؒ محبوب اللہ: ۴۸
باب دوم۔ حضرت بحر العلوم محمد عبد القدیر صدیقی۔ ابتدائی حالات: ۶۳
۶
• سلسلہ نسب: ۶۸
• اجداد: ۶۹
• پیدائش: ۷۱
• تعلیم: ۷۷
• تربیت - پیر و مرشد کی نگرانی میں: ۷۸
• بیعت و اجازت: ۸۰
باب سوم۔ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی "بحر العلوم": ۸۰
• استاذ مدرسہ دار العلوم حیدرآباد: ۸۴
• جامعہ عثمانیہ میں ۔ شیخ الحدیث و صدر شعبہ دینیات: ۸۵
• علمی خدمات: ۸۹
• ہم عصر اساتذہ: ۹۵
• تصانیف: ۹۶
• استاذ العلماء: ۹۹
باب چہارم۔ تعلیمات و ارشادات: ۹۹
(۱) اسلام: ۱۰۴
• اسلام ہی عالمی مذہب ہے: ۱۰۶
• اسلام کے بنیادی اصول: ۱۱۱
• اسلام آسان مذہب ہے: ۱۱۵
(ب) حُبِّ رسول صلی اللہ علیہ وسلم: ۱۱۶
• تصورِ حبیب: ۱۱۶
• صورتِ حبیب: ۱۱۶
۷
• سیرتِ حبیب: ۱۱۹
• توسل بہ حبیب: ۱۲۳
(ج) علومِ دین کے ماخذ: ۱۲۸
• علمِ صحیح کی اہمیت: ۱۲۹
• قرآن و حدیث کی ہمہ گیری: ۱۳۰
• متنِ قرآن و متنِ حدیث کی اہمیت: ۱۳۰
• قرآن کا پڑھنا بھی عبادت ہے: ۱۳۱
• قرآن معجزہ ہے: ۱۳۳
• قرآن اور حدیث کا باہمی تعلق: ۱۳۷
• روایتِ حدیث: ۱۳۸
• تقلید کی ضرورت: ۱۳۹
• تصوف کیا ہے؟: ۱۴۰
• صوفی اور متکلم: ۱۴۱
• دین کی خدمت اور صوفیہ: ۱۴۲
(د) حالاتِ حاضرہ: ۱۴۲
• حیاتِ دنیا کے مناسب کام کرو: ۱۴۳
• بے مال کو جمال نہیں: ۱۴۴
• اسراف اور سود سے مفلسی آتی ہے: ۱۴۴
• نہ ہم بیکار ہوتے: ۱۴۷
• جھوٹی رواداری: ۱۴۷
• کس کی اتباع؟: ۱۴۸
• تنظیم - یورپ کے اصول پر؟: ۱۴۸
• سچے مسلمان: ۱۴۹
۸
• اولاد کو اسلامی تعلیم نہ دینا اولاد کشی ہے: ۱۴۹
• عالمانہ صورت و شکل: ۱۵۰
• اخلاص کی کمی: ۱۵۰
• وعظ بازی: ۱۵۲
• عذاب کیوں آتا ہے؟: ۱۵۳
• کیا توبہ کرنے کا وقت نہیں آیا؟: ۱۵۳
(ہ) راہِ عمل: ۱۵۴
• تہذیبِ نفس: ۱۵۵
• توبہ: ۱۵۵
• تقویٰ: ۱۵۶
• توکل: ۱۵۶
• شکر: ۱۵۷
• صبر: ۱۵۷
• تسلیم: ۱۵۸
• رضا: ۱۵۹
• توحید و فنائیت: ۱۶۱
• عبدیت: ۱۶۲
• تزکیۂ نفس: ۱۶۴
• قربِ فرائض ، قربِ نوافل: ۱۶۶
• ذکر اللہ کی اہمیت: ۱۶۸
• بزرگوں سے نسبت و معیت: ۱۶۹
• بیعتِ توبہ و تقویٰ: ۱۷۰
• بیعت کسی اہم بات پر عہد لینے کا نام ہے: ۱۷۱
• ضرورتِ بیعت: ۱۷۳
۹
• سلوک راہِ خدا میں استادِ روحانی کی ضرورت: ۱۷۳
• بیعت کس طرح لی جاتی ہے: ۱۷۴
• اچھے شیخ کی پہچان: ۱۷۴
• طالب راہِ حق کو مرید ہونا ضروری ہے: ۱۷۵
• توبہ و استغفار - بیعت کے بعد بھی: ۱۷۶
• خلافت: ۱۷۶
• تصورِ شیخ اور فنائیت: ۱۷۷
• اچھا شاگرد، اچھا مرید: ۱۷۸
• وارثانِ پیغمبر: ۱۷۹
• دعوت الی الحق: ۱۸۳
(و) خصوصی تعلیماتِ قدیری - اوراد و وظائف: ۱۸۹
• مسائلِ نماز میں حضرت کا مسلک: ۱۹۷
باب پنجم۔ حضرت محمد عبد القدیر صدیقیؒ - مرشدِ کامل: ۲۱۳
• اثر انداز صحبت: ۲۱۴
• حضرت کا بیعت لینا: ۲۲۳
• ریاضت و تدریس: ۲۲۵
• مدینہ منزل پر درس اور محفلیں: ۲۳۰
• روایتِ قرآن: ۲۳۲
• روایتِ حدیث: ۲۳۲
• حاجت روائی، پُر اثر دعا: ۲۳۳
• مریدوں کی تربیت: ۲۴۱
• دل کے خطرات کا انکشاف: ۲۴۱
• غیر مسلموں کا مرجع: ۲۴۳
• مقامِ ولایت: ۲۴۴
• ”یہہ فقیر ہے فقیر“: ۲۴۵
• فقرِ حجازی: ۲۴۸
۱۰
• خادمِ قرآن: ۲۵۰
• صبر و شکر: ۲۵۱
• معیتِ رسول: ۲۵۱
• شانِ صدیقیت: ۲۵۲
باب ششم۔ ذاتی حالات، شخصیت، وصال: ۲۵۵
• ذاتی حالات، اولاد: ۲۵۷
• رہائش: ۲۵۷
• سفرِ حج: ۲۵۸
• سراپا: ۲۵۸
• حلیہ: ۲۵۹
• لباس: ۲۶۱
• جامع شخصیت: ۲۶۲
• بنوٹ کی تعلیم: ۲۶۴
• اخلاص مندی کی قدردانی: ۲۶۶
• بادشاہِ وقت سے روابط: ۲۶۶
• قومی اتحاد کی کوشش: ۲۶۸
• آخری ایام - ایک آخری ملاقات: ۲۶۹
• آخری سلام: ۲۷۱
• آخری لمحات و وصال: ۲۷۷
• جلوسِ جنازہ، تدفین: ۲۸۲
• سنہ وفات: ۲۸۷
باب ہفتم۔ انتخابِ نعتیہ کلام: ۲۸۹
• سلام: ۲۹۱
• نعت فارسی: ۲۹۴
• نعت اردو: ۲۹۵
• نعت ہندی: ۲۹۹
۱۱
حوالہ جات: ۳۰۱
ضمائم:
• ضمیمہ ۱۔ حضرت بحر العلوم کی زندگی کے اہم واقعات (تاریخ وار): ۳۰۶
• ضمیمہ ۲۔ تاریخِ وفات، اجداد، شیوخ: ۳۱۷
• ضمیمہ ۳۔ اولاد: ۳۱۸
• ضمیمہ ۴۔ شجرۂ قادریہ: ۳۲۳
• ضمیمہ ۵۔ فہرستِ خلفاء: ۳۲۸
• ضمیمہ ۶۔ فہرستِ تصانیف: ۳۳۰
• ضمیمہ ۷۔ سندِ روایتِ قرآن و سندِ روایتِ حدیث: ۳۳۱
• گلہائے عقیدت : حضرت عبد الرحیم صاحب صدیقی حیرتؔ: ۳۳۲
• اے جانشینِ خواجہ : حضرت ابو تراب علی صاحب صدیقی خاکیؔ: ۳۳۳
• سید کون براجا... : حضرت محمد وقار الدین صاحب صدیقی وقارؔ: ۳۳۳
• گلہائے عقیدت : حضرت ابو القاسم محمد بادشاہ صاحب صدیقی قادری اُمّیؔ: ۳۳۴
• تأثراتِ غیرت : حضرت محمد حسن محی الدین صاحب صدیقی غیرتؔ: ۳۳۵
• نورِ عقل و دانش : حضرت حسین شجاع الدین صاحب صدیقی عزتؔ: ۳۳۶
حضرت سیدی والدی مرشدی مولائی محمد عبد القدیر صدیقی رحمتہ اللہ علیہ جہاں علمی دنیا میں دستِ قدرت کے ایک شاہکار ہیں تو وہیں روحانی میدان کے بھی ایک بڑے شہسوار ہیں، جو اہلِ دل ہیں وہ اس بات سے واقف ہیں ۔
ہمارے حضرت قبلہ محمدی المشرب فقیر ہیں ۔ فنائیت حاصل کر لینے کے بعد بھی بقا پر زور دے کر سالک کو توحید کی مستی میں بھی ہوشیار رکھتے ہیں اور اتباعِ سنت و محبتِ رسول کی اہمیت بتاتے ہیں ۔ ہر ایک کو اس کا حق دینا آپ کے پاس بہت اہم ہے اور یہہ آپ کے ظاہری و باطنی تبحرِ علمی کی علامت ہے ۔ ایک عظیم شخصیت کے متعلق مختلف لوگ مختلف نظریہٴ خیال سے لکھتے ہیں ۔ اس وقت یہہ ضروری ہے کہ حضرت سے قریبی تعلق رکھنے والے حضرت کے خاص ارشادات، فیوضات اور حضرت سے اپنے روابط قلمبند کریں تاکہ حضرت کا مقام مختلف اعتبار سے سامنے آئے اور احوال محفوظ ہوں ۔ انشاء اللہ میں بھی ایسی باتیں جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں جن سے سوائے میرے کوئی واقف نہیں ہے ۔ اللہ توفیق دے ۔
حضرت قبلہ کا تعارف بہتوں نے مختلف نظریوں سے کروایا ہے ۔ پہلے پہل تو محمد حمد اللہ احمد نے ”القدیر“ نامی رسالہ جاری کیا جس میں حضرت کی تعلیمات اور احوال کو مسلسل پیش کیا جاتا رہا ۔ بعد میں اس رسالے کا ایک خاص نمبر پوری طور سے حضرت سے متعلق بھی شائع ہوا ۔ حضرت قبلہ کے نواسے مولوی انوار الدین صاحب صدیقی نے بھی سوانح تیار کی ہے جو طبع طلب ہے ۔ عبد العلی صاحب مرحوم پروفیسر انجینئرنگ کالج نے بھی انگریزی میں کوئی دو سو صفحات تحریر کئے ہیں جس کا مسودہ محفوظ ہے ۔
۱۳
حضرتؒ کے ابتدائی حالات سے واقف ہونے کی وجہ سے وہ اپنے حینِ حیات اِس کام کو تکمیل نہ کر سکے ۔ اب کوئی اور اِس کام کو تکمیل کرے تو انگریزی جاننے والوں کے لئے ایک بڑی خدمت ہو گی ۔ اسکے علاوہ رئیسہ بیگم صاحبہ معلمہ منہاج الشرقیہ نے ڈاکٹر عبد الحفیظ قتیل قدیری کی نگرانی میں حضرت سے متعلق ریسرچ کی جس پر انہیں ایم۔ فل کی ڈگری ملی ۔
زیرِ نظر کتاب ”طورِ تجلّی“ کے نام سے حضرت قبلہؒ کا تعارف میرے پیر بھائی عزیزی مولوی محمد جعفر حسین صاحب نے بھی کیا ہے ۔ دل بڑا خوش ہوتا ہے کہ عاشقانِ حضرت عبد القدیرؒ، آپؒ کی تعلیم اور آپ کے حالات سے اُن بندگانِ خدا کو، جو حضرت قبلہؒ سے ٹھیک طور پر واقف نہیں ہیں، روشناس کرنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ جعفر صاحب نے اس کتاب میں حضرت عبد القدیر صدیقیؒ کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، تعلیمات و واقعات کو مختلف عنوانوں میں پیش کیا ہے ۔ تصانیف سے اقتباسات بھی شامل ہیں ۔ ہر بات حوالہ کے ساتھ بیان کی گئی ہے ۔ ان کی کوشش لائقِ مبارکباد ہے، موجبِ ثواب ہے ۔ اللہ اس کتاب کو مقبولِ خاص و عام کرے ۔ والسلام۔
حسین شجاع الدین صدیقی
۲۹؍ جمادی الاولیٰ ۱۴۰۱ھ
م ۳۰؍ جنوری ۱۹۸۱ء
حیدرآباد ۔ آندھرا پردیش ۔
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی علیہ رحمہ کا وصال ہوئے پچیس سال ہو چکے ہیں ۔ اس چوتھائی صدی میں دنیا نے بہت سی تبدیلیاں دکھائی ہیں ۔ جو حضرتؒ کے قریبی خلفاء و طالب علم تھے اکثر کئی جگہوں پر منتشر ہو گئے، جو حضرتؒ کے زمانے میں نوجوان یا ادھیڑ عمر تھے اب معمر ہوتے جا رہے ہیں ۔ ان حضرات کے پاس درس و تدریس کا وہ نقشہ نہ سہی لیکن کئی اور محفلیں جمتی ہیں ۔ کام کرنے والے کرتے ہیں ۔ اب آگے ایک بالکل نئی نسل نکل آئی ہے جس نے حضرت قبلہؒ کو نہیں دیکھا ۔ بعض خاندانی تعلق رکھنے کی وجہ سے حضرتؒ سے واقف ہیں، بعض نام لیوا ہیں ۔ شاید تصانیف پڑھی ہوں ۔ شاید کلام سنا ہو ۔ شاید صدیق گلشن پر حاضری دی ہو ۔ لیکن حضرتؒ کے اکثر متعلقین و مریدین کی اولاد کے لئے آپ کے صحیح مقام کا اندازہ کرنا اور آپ کی تعلیمات سے واقفیت حاصل کرنا ضروری ہے ۔
دوسرے یہہ کہ جیسے جیسے اُردو کا چلن ہندوستان میں کم ہوتا جا رہا ہے ویسے ویسے اسلامی تعلیمات سے مستفید ہونا دشوار ہوتا جا رہا ہے اور اسلامی علوم کے حاصل کرنے میں دشواری بڑھتی ہی جا رہی ہے ۔ اسلامی علوم کو حاصل کرنے اور اسلام کی عظمت دلوں میں پیدا کرنے کا ایک یہہ بھی طریقہ ہے کہ ایسی ہستی کا خاکہٴ کردار و تعلیمات پیش کی جائے جو پرانی تاریخی شخصیات کے بجائے خود ہمارے ہی زمانے کی
۱۵
ایک مثالی شخصیت ہو، زندہ کارنامے ہوں جن کو پڑھ کر لوگ سمجھیں کہ اللہ تعالیٰ کے نیک بندے ہر وقت موجود رہے ہیں اور رہیں گے ۔ ان کو ڈھونڈھنا اور ان کی صحبت و تعلیمات سے فائدہ حاصل کرنا ہر نئی نسل کے لئے ضروری ہے ۔ اس میں شک نہیں کہ ایسے صادقین، ایسے علماء اور فقراء کم ہی نظر آتے ہیں ۔ لیکن اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے:
تقویٰ اختیار کرنے اور ایمان کو مضبوط کرنے کے لئے صادقین کی صحبت تلاش کرنا اور اختیار کرنا از بس ناگزیر ہے ۔
حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقی قادری علیہ رحمہ کی زندگی کا یہہ ایک مختصر تعارف ہے جس کی ابتدائی ترتیب حضرت قبلہؒ کے نبیرہ حافظ مولوی عبد الرزاق صاحب صدیقی فرزند حضرت عبد الرحیم صاحب صدیقیؒ (جانشینِ اول حضرت بحر العلومؒ) کے مشورہ سے ہوئی ۔ حضرت بحر العلومؒ کے حالات کے ساتھ ساتھ آپ کے پیر و مرشد حضرت خواجہ محمد صدیقؒ اور چند شیوخِ سلسلہ کے حالات کا مختصر خاکہ بھی ضروری سمجھا گیا ۔ حضرت بحر العلومؒ کی تصانیف سے اسلامی تعلیمات اور تقویٰ کی اہمیت سے متعلق اقتباسات شامل کئے گئے ہیں ۔ کئی شایع شدہ مضامین سے بھی مدد لی گئی ہے، اقتباسات اور ان کے حوالہ جات شامل ہیں تاکہ اصل مضمون نگار سے امتنان کا اظہار ہو اور قارئین یہہ جان لیں کہ ہم عصر علماء و شاگردانِ حضرت بحر العلومؒ نے آپؒ کی زندگی کے کسی نہ کسی پہلو پر لکھا ہے ۔ خصوصی طور پر رسالہ ”القدیر“ اور اس کے مدیر احمد اللہ احمد قدیری کے مضامین، مولوی انوار الدین صاحب صدیقی کے طبع شدہ مضامین، حضرت موسیٰ عبد الرحمن صدیقیؒ اور ڈاکٹر ضیاء الحق مرحوم کی کوششیں جو ”یادِ حسرت آیات“ کے نام سے کراچی میں طبع ہوئیں، بہت اہم اور مفید ثابت ہوئیں ۔
حضرت خواجہ نصر اللہ صاحب قدیری، خلیفہ حضرت بحر العلومؒ و سابق صدر شعبہٴ نباتیات نظام کالج کا ممنون ہوں کہ جن سے متعدد ملاقاتوں اور بیٹھکوں میں حضرت بحر العلومؒ کی تعلیمات اور عظمت نوجوانوں کے سامنے پیش کرنے کا احساس بیدار ہوا ۔ اس کے علاوہ تقریباً سارے کا سارا مواد (REFERENCE MATERIAL) آپ ہی کے عطا کردہ رسائل و کتب پر مشتمل تھا ۔ حضرت وقار الدین صاحب صدیقی قدیری نبسہ حضرت بحر العلومؒ و سابق صدر شعبۂ عربی سٹی کالج کی فائنل مسودہ میں توجہ، تنقید، زبان و بیان کی اصلاح بے حد ضروری و ناگزیر تھی ۔ طباعت کے مختلف مرحلوں میں برادرم زاہد حسین قدیری و برادرم علی حسین قدیری کی کاوشیں ساتھ رہیں ۔
حضرت بحر العلومؒ کے صاحبزادے حضرت حسین شجاع الدین صاحب صدیقی مدظلہ نے کتاب کو ملاحظہ فرمایا اور اس کا تعارف لکھ کر مرتب کی ہمت افزائی فرمائی ۔ سب سے اہم، جانشینِ حضرت بحر العلومؒ، حضرت ابو تراب علی صاحب صدیقی خاکیؔ مدظلہ نے کتاب کو سماعت فرما کر قبولیت کا شرف بخشا ۔
امید ہے کہ قادری قدیری سلسلہ سے وابستہ حضرات اور نوجوانوں کے لئے یہہ کتاب مفید ثابت ہو گی ۔ دوسرے قارئین کو بھی اس پیشکش کے ذریعہ اکابرینِ سلسلہ کی خدماتِ دین، رشد و ہدایت اور پاکیزہ زندگی کا قدرے اندازہ ہو سکتا ہے اور تقویٰ کے راستے کی رہنمائی ہو سکتی ہے ۔ قارئین سے استدعا ہے کہ اس کتاب کو پڑھنے کے بعد خود حضرت بحر العلومؒ کی تصانیف و تعلیمات کی طرف توجہ کریں اور پوری طرح فیض حاصل کریں ۔ اور اس عاصی کے لئے دعائے خیر فرمائیں اور مشوروں سے نوازیں ۔
فقط
مرتب محمد جعفر حسین قادری
۲۲؍ رجب ۱۴۰۱ھ م ۲۳؍ مارچ ۱۹۸۱ء
بیت الشاکرین ۳۲-۹-۵ بشیر باغ، حیدرآباد - اے پی - انڈیا -
یعنے اے ایمان والو، مسلمانو! اللہ سے ڈرو، تقویٰ اختیار کرو اور راست بازوں صادقوں کے ساتھ رہو ۔
مخاطب مسلمان ہیں ۔ حکم دیا جا رہا ہے پرہیزگاری کا اور ساتھ ہی ساتھ راست بازوں، سچوں اور صادقین کے ساتھ رہنے کا، ان کا ساتھ دینے کا ۔ صرف اپنی جگہ پر آپ تقویٰ و پرہیزگاری کافی نہیں ہے بلکہ ایسے نیک لوگوں کا ساتھ بھی ضروری ہے جو کہ نہ صرف متقی و پرہیزگار ہیں بلکہ مقامِ صدق حاصل کر چکے ہیں ۔ ان کی معیت سے اُمید ہے کہ دوسرے مسلمان بھی نیک بنیں اور ایک صالح اسلامی معاشرہ تیار ہو سکے ۔
اِس مضمون کی اصل روح (THEME) یہی ہے ۔
قبل اسکے کہ ہم اس آیت پر تفصیلی بحث کریں، یہہ مناسب ہوگا کہ دورِ حاضر کی عام مذہبی فکروں کا مختصر سا جائزہ لیں ۔
۲
دُنیا کی اکثریت، بلا کسی مذہب و ملک کی تخصیص کے، بڑی حد تک مادّیت میں گرفتار اور طلبِ مال و جاہ ہی کو اپنا نصب العین بنائے بیٹھی ہے، انسان آزادیٴ فکر کے بہانے من مانی کرتا ہے، خود غرضی اور حصولِ سامانِ عیش میں منہمک ہے، مذہب سے
۱۸
اور مذہب کے پیشواؤں سے بے اعتناء بلکہ بے دل ہے، مغربی افکار اور تہذیب سے حد درجہ متاثر ہے اور اسی کو اپنے لیے معیار مقرر کر رکھا ہے ۔
اگر آپ اسلام سے متعلق انکی معلومات کا جائزہ لیں تو پتہ چلے گا کہ ان کے ذہن غلط فہمیوں کے شکار ہیں اور نتیجتاً بغض و عناد رکھتے ہیں، اکثر سیاسی، سماجی تحریکوں اور پریس کا طرزِ بیان اسلام سے بدگمان کرتا ہے ۔ تعلیمِ اسلامی کو از کار رفتہ اور موجودہ زمانے سے غیر ہم آہنگ قرار دیتا ہے، علماء اور اساتذہ کو ”مُلّا“ یا کسی اور استہزائی نام سے یاد کرتا ہے، اصولِ دین کی حمایت کرنے والوں کو ”بنیاد پرست“ (FUNDAMENTALIST) کا نام دیتا ہے ۔
غیر مسلم رجحانات اور تحریکات سے ہٹ کر خود بعض مسلم جماعتوں کے افکار و رجحانات، جن سے آج کے مسلم نوجوان متاثر ہوتے جا رہے ہیں، بڑے ہی نقصان کا باعث ہو گئے ہیں ۔ مثلاً:
اپنے لیے حصولِ اقتدار کی خاطر دوسری جماعتوں کو غیر اسلامی تحریکوں سے منسوب کرنا، اولیاء اللہ کی تضحیک، فقہ کو غیر ضروری اور سارے فقہائے اسلام کی تقلید سے مسلمانوں کو آزاد ٹھیرانا اور خود اپنی نام نہاد ”فقہ“ پر اپنے پیرووں کو مکلّف کرنا، مسلمانوں کو اسلام سے خارج قرار دینا، اسی طرح بعض کا حدیث سے انکار اور اپنے آپ کو قرآن اور صرف قرآن پر عمل پیرا ظاہر کرنا ۔
قومی اور سیاسی مسلم تنظیمیں جو طرح طرح کے ازم (ISM) دریافت کرتی رہتی ہیں ان کا اسلامی تعلیمات کو نا قابلِ عمل قرار دینا، نام نہاد خیر خواہوں کا مسلمانوں کو کم ہمت قرار دینا اور ان کی خامیوں کو بار بار دھرانا اور انہیں جاہل اور نکما ٹھیرانا...... وغیرہ وغیرہ ۔
غرض ان اثرات کے تحت ایک سادہ ذہن مسلمان بڑی ہی پریشانی میں ہے ۔ اسکو اپنے لیئے راستہ تنگ نظر آتا ہے ۔ جب ہر طرف سے آوازیں آرہی ہوں کہ مسلمان بزدل ہے
۱۹
اور بے ہمت ہے، قرآن نا قابلِ عمل، حدیث ناقابلِ بھروسہ، فقہاء کا استنباط پیرانہ اور دقیانوس، صوفیاء اور علماء کا مسلک غیر یقینی اور ایک دین کا جذبہ رکھنے والا مسلمان جنونی اور شدت پسند (FANATIC) ہے تو ایک نوجوان جو کچھ حوصلہ لے کر آکر آگے بڑھنا چاہے وہ آخر کیا کرے؟ کہاں جائے.....؟ اور کس سے رجوع کرے....؟
اس وادیٴ حیرت سے نکلنے کی کوئی سبیل بھی ہے.....؟
تاریخِ اسلام میں ابتداء سے لے کر آجتک کئی مثالیں ملتی ہیں کہ جب کبھی اسلام کو نئے حالات سے دوچار ہونا پڑا تھا اس کے پیروؤں نے کوشش کی، بالآخر ہدایت پائی اور حل نکل ہی آیا.....؟ مثلاً
• جب اسلام کو قرآن کے تدوین کی ضرورت تھی تو حضرت عمرؓ کی توجہ دہانی پر حضرت ابو بکرؓ نے قرآن کو ایک جگہ جمع کروایا اور سیدتنا حفصہؓ کے پاس حضرت عمرؓ نے اسے محفوظ کروایا اور حضرت عثمانؓ نے ایک کتاب کی صورت میں مرتب کروا کر مراکزِ اسلامی میں بھجوایا.....
• جب اسلامی دنیا اسپین سے لے کر سندھ تک اور وسطِ ایشیا سے لے کر یمن تک پھیلی تو اسکے معاملات کو طے کرنے کے لیے قوانین، عبادتوں کو اچھی طرح ادا کرنے کے مسائل، و نیز عدالتوں کا نظام فقہائے اسلام ہی کی کوششوں سے نافذ کیا جا سکا....
• جب احادیثِ رسولؐ جمع ہونا شروع ہوئیں تو ائمہٴ حدیث نے ایسی محنت و جانفشانی کا مظاہرہ کیا اور سرکارِ دو عالمؐ کے اقوال و افعال کی مستند ترین کتب، اُن کے راویوں کے نام اور حالات ایسے قلمبند کیئے کہ ان کی مثال کہیں نہیں ملتی.....
• جب فلسفیوں اور متکلمین کا زور بڑھا تو امام غزالیؒ (وفات ۵۰۵ھ / ۱۱۱۱ء) جیسے ائمہ نے صحیح اسلام پیش کیا اور تحفظِ دین کا کام کیا.....
جب دین میں کمزوری آئی ، ظاہری کروفر بڑھا ، باطنی گمراہی زیادہ ہوئی ، امراء عیش پسند و تن آسان ہوئے ، حکمران ظالم ہوئے ، عام مسلمان صلیبیوں سے خوف کھانے لگے ، بیت المقدس اسلامی اقتدار سے نکل گیا (۱۰۹۹ء) ، غرض چو طرف پسپائی کے آثار دکھائی دینے لگے تو محی الدین حضرت شیخ عبد القادر جیلانی تشریف لائے اور بڑی مدت تک مردہ دلوں میں جان ڈالتے رہے (۴۷۰ تا ۵۶۱ھ م ۱۰۷۷ تا ۱۱۶۶ء)۔ آپ کے دور کے فوراً بعد بڑے بڑے اکابرینِ اسلام نمودار ہوئے جیسے :
• حضرت سید احمد کبیر رفاعیؒ (۵۰۰ تا ۵۷۸ھ م ۱۱۸۲ء)
• حضرت خواجہ معین الدین چشتیؒ (۵۳۷ تا ۶۳۳ھ م ۱۲۳۶ء)
• حضرت شیخ شہاب الدین عمر سہروردیؒ (۵۳۹ تا ۶۳۲ھ م ۱۲۳۴ء)
• حضرت شیخ محی الدین ابن العربیؒ (۵۶۰ تا ۶۳۸ھ م ۱۲۴۰ء)
دنیوی اعتبار سے بھی مسلمان پھر آگے بڑھنے لگے۔ حضرت شیخ عبد القادر جیلانی کے وصال کے پچیس تیس سال کے اندر ہی فتوحات کا سلسلہ شروع ہوا۔ صلاح الدین ایوبی نے تقریباً تمام یورپ کی فوجوں کو شکست دے کر ۱۱۸۷ء میں دوبارہ بیت المقدس کو فتح کیا۔ شہاب الدین محمد غوری نے ۱۱۹۳ء میں دہلی کو فتح کیا اور جنوبی و مشرقی ایشیاء کا ایک نیا ملک مسلمانوں کے زیرِ اقتدار آیا۔ مغربی ایشیاء اور یورپ میں بھی ترکوں نے پیشقدمی شروع کی جو بعد میں چل کر دولتِ عثمانیہ بنی۔
تاتاریوں کا زور مسلمانوں نے توڑا۔ حضرت بہاء الدین نقشبند وفات (۱۳۸۹ء) اور ان کے پیروؤں نے وہ کام کیا کہ اب وسط ایشیاء، ترکستان اور روس میں پچاس ملین سے زیادہ مسلمان موجود ہیں۔
ترکوں کے دلوں میں مولانا روم (وفات ۱۲۷۳ء) نے محبتِ حقیقی کی طلب لگائی ، اُدھر شمالی افریقہ میں حضرت شاذلی (وفات ۱۲۵۸ء) نے راہِ حق دکھائی ، اِدھر
ہندوستان میں چشتی فقراء نے ہی نے مشعلِ اسلام روشن کی ۔
ماضی قریب کا بھی جائیزہ لیا جائے تو پتہ چلے گا کہ اسلام دشمن تحریکیں ہر وقت سامنے آتی ہی رہی ہیں۔ آج سے پچاس ساٹھ سال پہلے ہی کے وقت کو لیجئے ۔ تمام اسلامی دنیا یورپ کے پنجے میں تھی اور خود یورپ پہلی جنگِ عظیم سے اجڑ کر دوسری جنگ کی تیاری میں تھا۔ آج سے سو ڈیڑھ سو سال پہلے کے زمانے کو دیکھئے کہ ہر طرف اسلامی قدریں، فکریں اور حکومتیں یورپ کے مقابلے میں پسپا ہو رہی تھیں۔ اس پسپائی اور کم ساز و سامانی میں بھی کئی جانباز پیدا ہوئے جنہوں نے حالات کا بھر پور مقابلہ کیا مثلاً :
الجیریا کے عبد القادر نے جو ایک مذہبی زاویئے سے تعلق رکھتے تھے، فرانس کے خلاف ہتھیار اٹھائے اور سولہ سال تک (۱۸۳۰ء تا ۱۸۴۶ء) بے حد موثر جنگ لڑتے رہے، آخر کار شکست کھائی ۔ فرانسیسی حکومت نے ان کے ساتھ ایک با عزت صلح کی ۔ اسی الجیریا کی آزادی کے لئے جنگِ آزادی ۱۹۵۴ء سے ۱۹۶۲ء تک چلتی رہی جس میں ملک کی (دس) فیصد آبادی کی جان گئی ۔
غرض کہ جب جب اسلام کو خاص مرحلے پیش آتے رہے، وہیں خاص لوگوں کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور کرتا رہے گا۔ اسلامی تاریخ ایسی مثالوں سے بھری پڑی ہے۔ اکابرِ اسلام نے، چاہے چھوٹا مسئلہ ہو یا بڑی عظیم مصیبت، اسلام کے دائرے ہی میں رہ کر حل تلاش کیا۔ کامیابی کی راہ غیر مسلموں کی اتباع میں نہیں ڈھونڈھی ۔
اس کے برخلاف آجکل اصلاح و آزادی کے نام سے اسلامی دنیا میں جو تحریکیں شروع ہوئیں یا سیاسی، مذہبی، اصلاحی، تبلیغی مسلم جماعتیں نمودار ہوئیں، کسی حد تک کامیاب بھی ہوئیں۔ لیکن اکثر تحریکیں مغرب زدہ ذہنیت کے پس منظر میں اسلامی نام کے ساتھ چلائی گئیں۔ ان جماعتوں اور تحریکوں سے ایک عام مسلمان کی ذاتی، اخلاقی اور روحانی ترقی پر بہت کم اثر پڑا، تحریک کا زور جب ختم ہوا تو عام فرد جہاں کا وہیں رہا۔ نہ تقویٰ میں اضافہ نہ اخلاصِ دل
حاصل ۔ الٹا دوسروں سے بغض و عناد پڑھا ، تنگ نظری کا شکار ہوئے، لوگوں کی شکایت اور غیبت میں مسلسل وقت خراب کیا ۔ الغرض مزید تفرقے کے سوا کچھ ہاتھ نہ آیا ۔ بعض مبلغین نے اپنے ہی طریقہ کار کو عین سنت، اپنے ہی جماعتیوں کو سچے مسلمان اور سب دوسروں کو بدعتی ٹھیرایا۔ بعض محرکین نے اپنی اپنی تحریک کو بڑھانے کے لئے ائمہ کرام، محدثین اور دوسرے اکابرِ اسلام کو چھوڑ دیا اور اس زعم میں رہے کہ ہم اللہ سے راست ربط رکھتے ہیں، قرآن ہی سے سب کچھ لیتے ہیں، بعض بڑے مجتہدین بن گئے ، بعض نے تو پیغمبری کا دعویٰ کر ڈالا ! در اصل مغربی ذہنیت اور مستشرقین [ط] سے مرغوب ہیں اور حصولِ اقتدار کیلئے اسلامی نعرے فخر سے لگاتے ہیں۔ ان سے پوچھا جائے کہ آخر چودہ سو سالوں میں اسلامی تہذیب نے کچھ نہیں پیدا کیا جو کہ آج ہمارے لئے مفید ہو سکتی ہے؟
اب موقع نہیں ہے کہ ان تحریکوں کا طریقہ کار اور ناکامی کا جائیزہ لیا جا سکے، اب دیکھنا یہ ہے کہ کس قسم کی کوشش ایک درد رکھنے والے مسلمان کو کرنی چاہئے اور آخر کس قسم کی کوشش کامیاب ہو سکتی ہے اور اللہ اور اس کے رسول کے نزدیک مقبول ہے۔
(۴)
چند آیاتِ قرآنی پیشِ نظر ہیں جو ہمارے لئے ہدایت کا سرچشمہ ہیں :
سورۃ النور میں اللہ تعالیٰ کا فرمان ہے :-
نوٹ [ط] : عیسائیوں نے یورپ میں صدیوں تک اسلام کو بڑی حقارت آمیز انداز میں پیش کیا۔ بعد میں جب یورپی نو آبادیات کے ساتھ عیسائی پرچرز (PREACHERS & ORIENTALISTS) اور مستشرقین نکلے تو انہوں نے ریسرچ اور تحقیق کے روپ میں کہیں اسلام کی تعریف بھی کر دی جس سے سادہ لوح مسلمان خوش ہو گئے، ان کی تحقیق سے متاثر ہوئے، لیکن دراصل مستشرقین نے وہی پرانا زہر نئے روپ میں اگلا جس کے اثر سے موجودہ دور کے مسلمانوں کے قدم ڈگمگا گئے ہیں۔ ان مستشرقین کے زیرِ اثر چند مسلم طلباء اسلام پر جو سائنٹیفک ریسرچ کرنے نکلے تو ان میں اکثر نہ 'سائنٹفک' ہی ہو سکے اور نہ اسلام کی عظمت کو سمجھ سکے، بلکہ اپنے ساتھ دوسروں کو بھی گمراہ کیا .....
اس آیتِ قرآنی میں فائز المرامی کی جو شرائط رکھی گئی ہیں وہ ہیں :
۱۔ اطاعتِ الٰہی و اطاعتِ رسول۔
۲۔ خشیتِ الٰہی ، یعنی اللہ کی عظمت سے مرعوب رہنا۔
۳۔ تقویٰ اللہ ، یعنی پرہیزگاری اختیار کرنا، اللہ کی نافرمانی سے بچنا، ہر وہ کام جس سے اللہ ناراض ہوتا ہے، اس سے بچنا۔
ہدایت و رہنمائی کا قرآنی وعدہ متقین کیلئے ہے۔ جا بجا قرآن میں تقویٰ پر زور ہے اور یہی راستہ کامیابی کی طرف لے جانے والا ہے۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جب مسائل مختلف نوعیت کے ہیں—معاشی ہیں، تعلیمی ہیں یا سیاسی نوعیت کے ہیں وغیرہ وغیرہ .... تو ان سب کا حل تقویٰ اختیار کرنے میں کیسے مل جائے گا ؟
جواب یہ ہے کہ اصل معاملہ ایسا ہی ہے ! مسئلہ چاہے کسی بھی نوعیت کا کیوں نہ ہو ، اس کے حل کرنے کے لیے حقیقی کامرانی کا جو طریقہ بتایا گیا ہے وہ 'رجوع الی اللہ' پر مبنی ہے :
• مناسب دنیوی اسباب کا اختیار کرنا، اور اس میں رہنمائی کے لیے رجوع الی اللہ۔
• کامیابی کے سلسلے میں اپنی کوشش پر اعتماد کے بجائے اللہ پر توکل۔
• حصولِ کامیابی پر شکر۔
• ناکامی پر صبر اور نئی ہمت۔
• آئندہ حصولِ مقصد کے لیے اللہ سے امیدواری اور دعا۔
ہماری قوم میں فقدان ہے تو اسی کا !!
ساری خرابی اللہ تعالیٰ سے تعلق نہ رکھنے کی وجہ سے ہے۔ اپنی روزانہ زندگی میں اسکی یاد سے غفلت سے ہے۔ اُسکے احکام سے بے اعتنائی اور اپنے نفس اور خواہشات کی پیروی سے ہے۔
فائز المرامی کی شرائط اوپر کی آیت میں آچکی ہیں ، اب آنے والی آیات میں سراسر خسارے کی کیفیت بیان کی جاتی ہے :
ذیل میں حضرت علی کرم اللہ وجہ اور سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک بلیغ ترین مکالمہ بھی درج ہے :
سورۃ المجادلہ آیت نمبر ۱۲ کی شانِ نزول میں یوں آیا ہے کہ جب اغنیاء نے سرکارِ دو عالم کی بارگاہ میں عرض و معروض کا سلسلہ دراز کیا تو عرض پیش کرنے سے پہلے صدقہ دینے کا حکم دیا گیا۔ حضرت علی مرتضیٰ رض نے ایک دینار صدقہ کر کے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے دس سوالات کئے جو اپنے اختصار، بلاغت و حکمت کا عین نمونہ ہیں اور ہمارے لیے مشعلِ راہ ... کیوں نہ ہو حضرت علی کی دیرینہ مصاحبت و معیتِ رسول نے آپ کو علم کا دروازہ بنا دیا تھا ... با دعا ایکہ اسکی روشنی میں ہمیں بھی صحیح فکر اور راہِ عمل عطا ہو !
عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم :
'وفا کیا ہے ؟'، فرمایا :
'توحید اور توحید کی شہادت دینا'
عرض کیا : 'فساد کیا ہے ؟'
فرمایا : 'کفر و شرک'
عرض کیا : 'حق کیا ہے ؟'
فرمایا : 'اسلام و قرآن اور ولایت جب تجھے ملے'
عرض کیا : 'مجھ پر کیا لازم ہے ؟'
فرمایا : 'اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی اطاعت'
عرض کیا : 'حیلہ کیا ہے یعنی تدبیر ؟'
فرمایا : 'ترکِ حیلہ'
عرض کیا : 'اللہ تعالیٰ سے کیسے دعا مانگوں ؟'
فرمایا : 'صدق و یقین کے ساتھ'
عرض کیا : 'کیا مانگوں ؟'
فرمایا : 'عاقبت'
عرض کیا : 'اپنی نجات کے لیے کیا کروں ؟'
فرمایا : 'حلال کھا اور سچ بول'
عرض کیا : 'سرور کیا ہے ؟'
فرمایا : 'جنت'
عرض کیا : 'راحت کیا ہے ؟'
فرمایا : 'اللہ تعالیٰ کا دیدار'
اس بلیغ مکالمے پر غور کریں تو پتہ چلے گا کہ اس میں نہ تو پارٹی بازی کی رائے دی گئی ہے اور نہ چندہ بازی و حصولِ اقتدار کی ۔ البتہ اللہ سے عاقبت مانگنے کا حکم ہے۔
جن حالات سے ہم دو چار ہیں ایسے ہی مراحل سے اسلامی دنیا پہلے بھی گزر چکی ہے۔ تفصیلات مختلف ہیں لیکن اصل بحران ہر زمانے میں ایک ہی جیسا رہا ہے ۔ امام غزالیؒ نے
بھی ان کا اپنے زمانے میں خوب مقابلہ کیا ۔ دیکھیں ان کا تجربہ کیا ہے اور کس طرح انہوں نے حل تلاش کیا :
'علم کے راستے سے جو کچھ حاصل کیا جاتا تھا وہ میں نے حاصل کرلیا۔ لیکن مجھے معلوم ہوا کہ اصلی حقائق تک تعلیم کے ذریعہ سے نہیں، بلکہ ذوق و حال اور حالات کی تبدیلی سے پہنچا جا سکتا ہے۔ مجھے یہ اچھی طرح واضح ہو چکا تھا کہ سعادتِ اخروی کی صورت صرف یہ ہے کہ تقویٰ اختیار کیا جائے اور نفس کو اسکی خواہشات سے روکا جائے اور اس کی تدبیر یہ ہے کہ دارِ فانی سے بے رغبتی ، آخرت کی طرف میلان و کشش اور پوری یکسوئی کیساتھ توجہ الی اللہ کے ذریعہ قلب کا علاقہ دنیا سے ٹوٹ جائے ....'
— امام غزالیؒ (ماخوذ از تاریخِ دعوت و عزیمت، ابو الحسن علی ندوی)
اس درجہ 'احسان' کو حاصل کرنے کی کوشش کرنا ہر مسلمان کا نصب العین ہونا چاہئے لیکن یہ درجہ احسان و صدق و اخلاص اور اللہ کی معیت کا احساس صرف حدیث کے پڑھ لینے سے، اس پر بحث کر لینے سے حاصل نہیں ہوتا بلکہ اللہ کی معیت اُس وقت حاصل ہوتی ہے جبکہ
ہم ان لوگوں کی صحبت حاصل کریں جو خود اس دولتِ معیتِ الٰہی سے مالا مال ہیں۔
آنے والی چند آیات میں کھلی طور پر بتا دیا گیا ہے کہ تعلقات کن لوگوں سے نہ رکھے جائیں تاکہ دینی و دنیوی نقصان سے بچے رہیں :
خدا کے نافرمانوں کے ساتھ میل جول، کافروں ، بے دینوں، مشرکوں اور گمراہوں کے ساتھ راہ و رسم، ان سے محبت، ان کا دیکھا دیکھی کرنا، ہاں میں ہاں ملانا، ان کی خوشامد سب اس میں شامل ہے۔ اگر ہمارا طریقہ ایسا ہے تو پھر ہمیں اللہ کی مدد نہیں ملے گی اور اللہ کے سوا کوئی مددگار نہیں، نتیجتاً ہم بے یار و مددگار ہونگے اور ہمیں سراسر خسارہ ہی خسارہ ہوگا۔
غیروں کو اپنا رازدار نہ بنانے کا حکم دیا گیا ہے۔ ان کی دشمنی اور عداوت کے ضرر سے بچنے کے لئے استقلال، ثابت قدمی، صبر اور تقویٰ اختیار کرنے کا حکم ہے۔ سورۂ آلِ عمران کی متعلقہ آیات اور ان کا ترجمہ درج ذیل کیا جاتا ہے۔
اب ہم سورۂ توبہ کی اس آیت پر غور کریں جو اس کتاب کے سرورق پر رکھی گئی ہے ۔ اسکی تشریح تفسیرِ صدیقی سے اقتباس کی گئی ہے :
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی نے اس آیت کی تفسیر میں لکھا ہے :
'مسلمانو ! ذرا اس آیت پر غور کرو صادقین کے ساتھ رہنا ہمارا فرض ہے ۔ معیت کئی طرح کی ہو سکتی ہے۔ عمل میں اُن کی تقلید کرنا۔ جو عقیدہ اُن کا ہے وہی اختیار کرنا، اُن کے خیال میں ان کے دھن میں رہنا، یہ بھی معیت میں شریک ہے۔ سچوں سے محبت رکھنا بھی داخلِ معیت ہے ۔'
'صحابہ کو معیتِ جسدی بھی حاصل تھی اور ہم کو اعتقادی اور خیالی اور کئی قسم کی معیتیں حاصل ہو سکتی ہیں جس کے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا خیال ہے، تصور ہے وہ بھی "وَأَنْتَ فِيهِمْ" میں داخل ہے۔ جس کے دل میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر کندہ ہو ہر گز دوزخ میں نہ جائیگا۔ دنیا میں کوئی اپنے دوست کے البم کو نہیں جلاتا ۔ پھر ہم کیسے جلائے جائیں گے۔'
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی مندرجہ بالا آیت کی تفسیر میں لکھتے ہیں :
'اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کا کیا ثمرہ ہے ؟ بزرگوں کی معیت ۔ کیا یہ معیت قیامت میں نصیب ہوگی ؟ قرآن شریف میں تو مطلق ہے ۔ قرآن کے اطلاق کو باطل کرنے کا کسی کو حق ہے ؟
تو پھر پیغمبروں اور دیگر بزرگوں کی معیت کیا دنیا میں نصیب ہوگی ؟
بے شک ہوگی ۔ کیا معراج شریف میں حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو دوسرے پیغمبروں کی معیت نہیں ملی تھی ؟ کیا آپ نے ان کی امامت نہیں کی تھی ؟ جو ان کے وارثِ حال ہیں انکی معیت کے وارث ہیں جس پر خدا کا فضل و کرم ہے اُن کو رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور انکے شیوخِ طریقت کی قربت نصیب ہوتی ہے، دیدار نصیب ہوتا ہے، شرفِ تکلم نصیب ہوتا ہے ۔ مگر دو چیزیں ضروری ہیں :
(۱) اللہ کا فضل (۲) اللہ و رسول کی اطاعت۔'
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی ایک اور جگہ لکھتے ہیں :
'نیکوں اور بزرگوں سے نسبت کا ہونا بھی ایک بڑی نعمت ہے ۔'
'چونکہ روحانی اولاد جسمانی اولاد سے کسی طرح کم نہیں ہوتی ، عقیدتمند طالبانِ حق اپنے پیروں اور مرشدوں کے ساتھ ملا دیئے جائینگے ۔'
حضرت خواجہ محمد صدیق نے فرمایا :
'خلاصہ سب کا اچھوں کی صحبت میں رہنا ہے اور سب طرح کا فساد اپنے جیسے غافلوں کی صحبت میں ہے۔ جو مرید بعد توبہ کے پھر اپنی قدیم صحبتوں کو نہ چھوڑے وہ بالکل فیض سے محروم ہے۔ ضرورت کے وقت ان سے ملنا چاہئے اس سے بڑھ کر جائز نہیں ۔'
(۶)
تقویٰ، صادقین کی معیت، ان کی تقلید اور اس زمرہ کے فردِ اعلیٰ حضرت سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت اور اتباع ہی فلاح کا راستہ ہے۔ ہر مسلمان چاہے کسی بھی میدانِ عمل میں وہ کام کر رہا ہو، جب اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خوشنودی کو پیشِ نظر رکھے گا تو اُس کی محنت کا نتیجہ اچھا ہی نکلے گا۔ غیر اسلامی افکار و رجحانات سے اثر لے کر جب کام کیا جائے تو اُسکا نتیجہ غیر اسلامی ہی ہوگا جو نہ اللہ کے نزدیک محبوب ہے اور نہ اس میں فلاح و بہبود ہے ۔
اب ہم پھر امام غزالیؒ کے اس یقینی علم کی طرف توجہ کریں جو کہ انہوں نے دس برس کی محنت کے بعد حاصل کیا تھا :
'دس برس اس حالت میں گزر گئے ، ان تنہائیوں میں مجھے جو انکشافات ہوئے اور جو کچھ مجھے حاصل ہوا، اسکی تفصیل اور اسکا استقصاء تو ممکن نہیں لیکن ناظرین کے نفع کے لئے اتنا ضرور کہونگا مجھے یقینی طور پر معلوم ہوگیا کہ صوفیاء ہی اللہ کے راستے کے سالک ہیں ، ان کی سیرت بہترین سیرت ،'
'ان کا طریق سب سے زیادہ مستقیم اور ان کے اخلاق سب سے زیادہ تربیت یافتہ اور صحیح ہیں ۔ اگر عقلاء کی عقل ، حکماء کی حکمت اور شریعت کے رمز شناسوں کا علم ملکر بھی ان کی سیرت و اخلاق سے بہتر لانا چاہیں تو ممکن نہیں، ان کے تمام ظاہری وباطنی حرکات و سکنات مشکوٰۃِ نبوت سے ماخوذ ہیں اور نورِ نبوت سے بڑھ کر روئے زمین پر کوئی نور نہیں جس سے روشنی حاصل کی جائے ....'
— امام غزالیؒ (ماخوذ از تاریخِ دعوت و عزیمت، ابو الحسن علی ندوی)
ذیل کی آیتِ قرآنی میں ہمیں ان لوگوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا گیا ہے جو صبح و شام اپنے رب کی یاد میں رہتے ہیں اور ان لوگوں سے احتراز کا حکم ہے جو اللہ تعالیٰ کی یاد سے غافل اور اپنی ہی خواہشات کے تابع رہتے ہیں :
اپنے مضمون کو ختم کرتے ہوئے با حوصلہ نوجوانوں کی خدمت میں پھر سے یاد دہانی کی جاتی ہے کہ :
(۱) 'اتَّقُوا اللَّهَ وَكُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ' کو ملحوظ رکھیں، صدیقین، صادقین اور متقین کی صحبت تلاش کریں اور ان سے اپنی نظر نہ ہٹائیں۔
(۲) تقویٰ، صبر و استقلال کو نہ چھوڑیں، مردانہ وار حالات کا سامنا کریں۔ دینی امور میں خود کو اور اپنے متعلقین کو با حوصلہ بنائیں، دنیوی معاملات کے حل میں ضروری علم و تربیت حاصل کریں، حتی المقدور خود اپنی ذاتی، اپنے خاندان کی اور مسلمانوں کی فلاح و بہبود کے لئے کوشاں رہیں۔ کامیابی کی امید رکھیں، انشاء اللہ کامیابی ہوگی۔
آنے والی کتاب میں جن علماء ، شیوخ ، صالحین و صادقین کا ذکر کیا گیا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں تقویٰ، حکمِ الٰہی کی پابندی و محبتِ رسول کی بہترین مثالیں چھوڑی ہیں اور ہمارے لئے فلاح و کامرانی کا راستہ آسان کر دیا ہے۔
اللَّهُمَّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كَمَا هِيَ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ
الرَّاحِمِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ -
الٰہی تیری رحمت کا واسطہ ، مجھے اشیاء کی حقیقتوں کو کما حقہ دکھا دے اور اسلام پر مجھے وفات دے اور صالحین تک پہنچا دے۔ والحمد لله رب العالمين
• حضرت خواجہ رحمت اللہ نائب رسول اللہؒ
• حضرت شاہ رفیع الدین صاحب قندھاریؒ
• حضرت حافظ میر شجاع الدین صاحبؒ
• حضرت میر پرورش علی بادشاہ حسینیؒ
• حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہؒ
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی اپنے زمانے کے بڑے عالم ، بہت بڑے شیخِ طریقت اور قادری سلسلہ میں ایک اندازِ خاص اور ایک خاص مقام کے حامل تھے ۔ آپ کے سلسلہ کے شیوخ بھی جو ہندوستان میں قیام پذیر ہوئے یا ہندوستان میں پیدا ہوئے اپنے اپنے دور کے اکابر میں سے تھے جنہوں نے اسلامی تعلیمات کا پرچار کیا ، سنتِ رسول کی اتباع کو اپنا شعار بنایا۔ حضرت بحر العلوم کے پیر و مرشد حضرت خواجہ سید محمد صدیق 'عبد القادر الثانی' کے لقب سے اور حضرت خواجہ رحمت اللہ 'نائب رسول اللہ' کے لقب سے سرفراز ہوئے ۔
قرآن سے قوی ربط آپ کے سلسلہ کی نمایاں خصوصیت ہے۔ حضرت بحر العلوم نے خود قرآن کو خوب پڑھایا ، تفسیر لکھی ، 'خادمِ قرآن' کے نام سے مخاطب کئے گئے۔ آپ کے پیر حافظِ قرآن تھے ، آپ کے دادا پیر اور پر دادا پیر بھی حافظِ قرآن تھے ، محبتِ رسول کی دولت سے بھی مالا مال تھے۔ سفر کی تکالیف، سیاسی تغیرات اور راہ کے خطرات کے باوجود شیوخ نے حج و زیارت کا شرف حاصل کیا ۔
ہندوستانی تاریخ کے اعتبار سے دیکھیں تو حضرت بحر العلوم کے جن شیوخِ سلسلہ کا تذکرہ پیشِ نظر ہے ان شیوخ کا زمانہ آج سے کوئی ڈھائی سو پونے تین سو سال سے شروع ہوتا ہے جبکہ مغلیہ سلطنت اپنے عروج کے بعد مائل بہ زوال تھی اور زوال کے آثار بھی
۳۹
نمایاں ہو چکے تھے۔ انگریزوں ، مرہٹوں اور سکھوں کا زور تھا ۔ مسلمانوں کے عام حالات ایسے ہی صبر آزما تھے جیسے کہ ہم اس زمانے میں دیکھ رہے ہیں۔
ان شیوخ نے اپنے اپنے زمانے میں مسلمانوں کی خوب حمایت کی، تعلیم دی، جینے کے ڈھنگ سکھائے، امراء کو یادِ خدا میں لگایا، غرباء کی دلجوئی اور توکل علی اللہ کی تلقین کی، شہزادوں کی اتالیقی کی ۔ اکثر شیوخ صاحبِ تصنیف تھے جن کی کتابیں زمانے میں مقبول و مفید ثابت ہوئیں۔
یہاں مختصراً ان شیوخ کا تذکرہ کیا جاتا ہے جنہوں نے جنوبی ہند میں اسلامی تعلیمات کو پھیلایا تاکہ ناظرین کو یہ ذہنی خاکہ ملے کہ یہ سب کے سب عاشقانِ رسول امتِ رسول کی خدمت میں ایک زمانے سے لگے ہوئے ہیں، کوئی آج کل کی تحریک کا چڑھتا ہوا ابال نہیں بلکہ یہ وہ ہیں کہ جنہوں نے اپنی ساری زندگی خدا کی راہ میں لگا دی نسلاً بعد نسلٍ سلسلہ بہ سلسلہ۔
حضرت عبد القدیر صدیقی کے شیوخ قادریہ میں سے ہندوستان (دکن) میں حضرت عبداللہ بن احمد بروم اور ان کے بعد حضرت سید علوی بروم کا آنا مروی ہے ۔ یہہ دونوں حضرات سلطنت بیجاپور میں مقیم رہے جو اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے تک مسلمان حکمران کے تحت تھی ۔ حضرت خواجہ رحمت اللہ کو حضرت سید علوی بروم سے بیعت تھی ۔ دکن میں قادری سلسلہ کی تعلیمات کا فروغ حضرت خواجہ رحمت اللہ اور آپ کے جانشینوں کی کاوشوں کا نتیجہ ہے ۔
آپ کے والد بزرگوار کا تعلق حسینی سادات سے ہے ۔ توران سے ہندوستان آئے اور آصفجاہی سلطنت میں سکونت پذیر ہوئے ۔ آپ کی پیدائش ۱۱۱۰ھ (م ۱۶۹۸ عیسوی) بیجاپور میں ہوئی ۔ ابتدائی تعلیم کے بعد حاکمِ کرنول کے پاس ملازمت اختیار کی ۔ حضرت سید علوی بروم سے بیعت کی ۔ مدت تک ان کی خدمت میں رہے ۔ خلافت سے سرفراز ہوئے ۔ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے ارشاد پر حج بیت اللہ اور مدینہ کے لئے روانہ ہوئے ۔ وہاں پھر بدست سید اشرف مکی سلسلہ قادریہ میں خلافت سے اور پھر ”نائب رسول اللہ“ کے خطاب سے سرفراز ہوئے ۔
آپ نے بہت سے ممالک کا سفر فرمایا ۔ بہت سے فقرائے سلاسل سے مستفید ہوئے ، فیض حاصل کیا ۔ کرنول ، کڑپہ میں مقیم رہے ۔ پھر اناسمندر کے قریب رحمت آباد (موجودہ ضلع نیلور، آندھرا پردیش) کو آباد کیا۔ صاحبِ تقویٰ ، سنتِ رسول کے پابند اور شیدائے رسول صلی اللہ علیہ وسلم تھے ۔
نوٹ : ۱۔ اورنگ زیب عالمگیر: عہد حکومت ۱۶۵۸ء تا ۱۷۰۷ء
۲۔ آصف جاہ اول بانی سلطنت آصفجاہی : پیدائش ۱۶۷۱ء ، عہد حکومت ۱۷۲۴ء تا ۱۷۴۸ء
۲۶ ربیع الاول ۱۱۹۵ھ (۱۷۸۱ عیسوی) میں قلعہ اودگیر میں آپ کا وصال ہوا ۔ رحمت آباد میں تدفین ہوئی ۔ آپ کا مزار شریف مرجع خاص و عام ہے ۔
شیاطین کے شر اور امراضِ لا علاج سے پریشان خلقِ خدا کو آپ کے دامنِ رحمت میں پناہ ملتی ہے ۔ یہ ایک ایسی ظاہر حقیقت ہے جس کا انکار ممکن نہیں بمصداق ”عیاں را چہ بیاں“ ۔
رحمة الله عليه وعلى اتباعه اجمعين
آپ کے کئی خلفاء تھے جن میں سے حضرت شاہ رفیع الدین صاحب قندھاری دکن میں شہرت رکھتے ہیں۔
سلطان العارفین شیخ الکاملین حضرت شاہ رفیع الدین صاحب الفاروقی کو حضرت خواجہ سید رحمت اللہ نائب رسول اللہ سے بیعت و خلافت تھی ۔ قندھار ضلع ناندیڑ دکن میں تشریف رکھتے تھے ۔ سلسلہ قادریہ، چشتیہ، نقشبندیہ و رفاعیہ میں بیعت لیتے تھے ۔ علومِ ظاہری و باطنی میں کامل تھے ۔ صاحبِ تصنیف تھے ، ”ثمرات مکیہ“ کا تذکرہ حضرت عبد القدیر صدیقی نے اپنی کتاب ”نظام العمل فقراء“ میں کیا ہے ۔
حیدر آباد کے حضرت میر شجاع الدین صاحب علومِ ظاہری کی تکمیل کے بعد ایک شیخِ کامل کی تلاش میں تھے ۔ اطلاع پاکر قندھار پہنچے ۔ علمی مباحث سے مستفید ہوئے ، آپ کے علمی مراتب کے قائل ہوئے ۔ کرامات بھی دیکھیں ۔ اس کے بعد بیعت کی ۔ حضرت شاہ رفیع الدین صاحب نے میر شجاع الدین صاحب کو بیعت وخلافت ساتھ ہی عطا کی ، توجہ خاص فرمائی جس سے باطنی کیفیت میں یکایک تبدیلی ہوئی اور ایسی کیفیت آناً فاناً طاری
ہوئی جو عموماً برسوں کی ریاضت کے بعد حاصل ہوتی ہے ۔
چند دن اپنے ساتھ رکھا پھر حیدر آباد واپس ہونے کی ہدایت فرمائی ۔ بتاریخ ۱۲ رجب ۱۲۴۱ھ (۱۸۲۵ عیسوی) وفات پائی ۔ قندھار شریف ضلع ناندیڑ (موجودہ مہاراشٹرا) میں مدفون ہیں ۔
حضرت حافظ میر شجاع الدین صاحب کو حضرت شاہ رفیع الدین صاحب قندھاری سے بیعت و خلافت تھی ۔ حیدر آباد میں صاحبانِ سلسلہ اور مشائخینِ کرام کا جو رنگارنگ گلدستہ نظر آتا ہے وہ عموماً حضرت میر شجاع الدین صاحب قبلہ کی آل و اولاد و خلفاء ہی پر مشتمل ہے ۔ بہت سے لوگ آپ کے حلقۂ ارادت میں آئے ۔ آپ حضرت شیخ جی حالی کے ہم عصر تھے ۔
آپ کی ولادت ۱۱۹۱ھ (۱۷۷۷ عیسوی) اور وفات ۱۳ محرم ۱۲۶۵ھ (۱۸۴۸ عیسوی) بمقام حیدر آباد ہوئی ۔
آپ حافظِ قرآن تھے ۔ صاحبِ تصنیف تھے ۔ آپ کی ایک کتاب ”کشف الخلاصہ“ جس میں فقہ کے تمام اہم و ضروری مسائل کو نظم کی صورت میں پیش فرمایا ہے ، تقریباً سو دیڑھ سو سال سے دکن میں مقبول ہے ۔ پڑھی اور پڑھائی جاتی ہے اور بوقتِ ضرورت بطورِ حوالہ کے استعمال کی جاتی ہے ۔ بمبئی سے اب بھی چھپتی ہے ۔
بلدہ حیدر آباد میں سب سے پہلے آپ ہی نے مدرسہ و دار الاقامه ”مدرسہ شجاعیہ“
قائم کر کے تعلیم کا سلسلہ جاری فرمایا ۔
حضرت شجاع الدین صاحب نے حیدر آباد کی مشہور مسجد ”جامع مسجد حیدر آباد“ (مقابل چارمینار) میں کئی سال امامت کی ۔ اب بھی آپ کے خاندان کے لوگ اس مسجد میں قرآن سنانے اور نماز پڑھانے کو اپنی بہترین سعادت سمجھتے ہیں ۔
آپ کے دستِ ہدایت پر کئی غیر مسلم مع متعلقین مسلمان ہوئے جن میں غلام رسول صاحب (سمبھو پرشاد) ، غلام مرتضیٰ (متیا) تین سو قرابت داروں کے ساتھ اور صاحب حسین کندن (صاحبو) دو سو دوست و اقارب کے ساتھ مشرف بہ اسلام ہوئے ۔ (گلدستہ تجلیات)
حضرت شجاع الدین صاحب کا وصال آج سے کوئی دیڑھ سو سال قبل ہوا ۔ حیدر آباد کے محلہ عیدی بازار میں پرانی عیدگاہ کے قریب آپ کا مقبرہ اور گنبد شریف واقع ہے ۔
مغلیہ دور میں اسلامی ممالک سے کئی مسلم ہندوستان آئے ۔ اورنگ زیب عالمگیر کے زمانے میں بھی ایک حسینی سادات سید محی الدین بغداد سے ہندوستان آئے اور برہان پور دکن میں مقیم ہوئے ۔ سلطنتِ آصفیہ کے استحکام کے دوران ان کے خاندان نے نظام علی خاں کا ساتھ دیا ۔ ان کی اولاد میں میر حیدر علی خاں نے شجاعت اور علم و فضل میں شہرت حاصل کی اور میر حیدر علی خان اکبر ، سیادت پناہ کے
نوٹ : ۱۔ چھتری ”غلام مرتضیٰ“ قریب کندیکل گیٹ فلک نما ان ہی کے نام سے مشہور ہے ۔
لقب سے یاد کئے گئے ۔ ۲۰ جمادی الثانی ۱۲۵۸ھ کو آپ واصل بحق ہوئے ۔ (گلدستہ تجلیات)
میر پرورش علی المعروف بہ سید محمد بادشاہ حسینی ، میر حیدر علی خان کے فرزند تھے ۔ مروجہ علوم و فنون میں مہارت رکھتے تھے ۔ حافظِ قرآن تھے ۔ نظم ، غزل ، مثنوی اور دیگر اصنافِ سخن میں شعر کہے ۔ شاہ تخلص فرماتے تھے ۔ اسم بامسمّٰی تھے ۔ دل کے غنی ، مخلوق سے مستغنی ۔ آپ نے شاعری کو رشد و ہدایت کے لئے استعمال فرمایا ۔
حضرت میر پرورش علی حسینی کو حضرت حافظ شجاع الدین صاحب سے ارادت و خلافت تھی ۔
نواب افضل الدولہ کی شہزادگی کے زمانہ میں آپ ان کے اتالیق مقرر ہوئے اور ایک عرصہ تک اس خدمت کو انجام دیا ۔ لیکن بعد میں حج و زیارتِ مدینہ طیبہ سے واپسی پر مستعفی ہو گئے اور کہا :
”ایسی بڑی سرکار میں ہاتھ باندھنے کے بعد اب میں کسی اور کے آگے ہاتھ باندھنا نہیں چاہتا ۔“
بادشاہِ وقت نواب افضل الدولہ آصف جاہ (خامس) نے مناسب وظیفہ مقرر کیا ۔
آپ نے کم از کم بارہ حج کئے ۔ کئی سال مدینہ طیبہ میں قیام کیا ، عربی زبان اور بول چال میں خوب مہارت حاصل کی ۔ اسی دورانِ قیام میں آپ کے ایک صاحبزادے حضرت سید محمود مکی مکہ معظمہ میں تولد ہوئے ۔
آپ کی ایک عربی تصنیف جو ”عقائد شاہ“ کے نام سے ۱۳۳۸ھ میں صد سالہ
نوٹ : ۱۔ آصف جاہ ثانی ۱۷۶۲ء تا ۱۸۰۳ء
۲۔ نواب میر تہنیت علی خاں افضل الدولہ آصف جاہ خامس ۱۸۵۷ء تا ۱۸۶۹ء عہد سلطنت
عرس کے موقع پر شائع کی گئی ، اس میں آپ نے آدابِ زیارت بزبانِ عربی لکھا ہے جس کا حضرت سید محمد باقر حسینی نے ترجمہ کیا :
”سب تعریف اللہ ہی کے لئے ہے اور درود و سلام ہمارے سردار حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور ان کی آل و اولاد پر تمام ۔ اما بعد !
جب زائر مدینہ منورہ میں داخل ہو تو اس کو چاہیئے کہ جالی مبارک کے لحاظ سے چند قدم یعنی چار ذرع پہلے ہی ٹھہر جائے اور ادب و احترام ، خشوع و خضوع اپنے آپ پر لازم کرلے ۔ رعب و ہیبت سے نظریں نیچی کرلے جیسا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیاتِ طیبہ میں آپ کے روبرو ادب و احترام کیا جاتا تھا اور یہ یقین رکھے کہ سلام کے لئے آپ کے روبرو حاضر ہے ۔ اور آپ اس سلام کو سماعت فرما رہے ہیں جیسا آپ اپنی حیاتِ طیبہ میں سماعت فرماتے تھے چونکہ کچھ فرق نہیں ہے آپ کی حیات اور موت میں اور جاننے میں احوال کے اور نیتوں اور ارادوں کے اور ان کے دلی خطرات کے ، کیونکہ وہ آپ پر ظاہر ہیں ، آپ سے چھپے ہوئے نہیں ہیں ۔“
نوٹ : اس کتاب کو آپ نے دورانِ قیامِ حجاز تالیف کیا تھا ۔ مکہ معظمہ کے حنفی ، شافعی اور دوسرے اہل سنت و الجماعت کے علماء اور شیوخ نے ان عقائد کی تائید میں اپنی اپنی رائیں لکھیں ۔ چنانچہ تمام عقائد ، عقائدِ سنت و الجماعت کے عین مطابق ہیں ۔
آج کل کی فضا میں سرکارِ دو عالم کے تعلق سے جو خیالات عام کئے جا رہے ہیں ان کی اصلاح کے لئے آدابِ زیارتِ مدینہ اسی کتاب سے اقتباس کئے گئے ہیں تاکہ زائرین کی حاضری مدینہ جا کر بھی بے ادبی کی وجہ سے نامرادی کا شکار نہ بن جائے (بلکہ ایمان کی سلامتی ہی خدشہ میں نہ پڑ جائے ....!)
آخر مضمون میں اس طرح دعا لکھی ہوئی ہے :
ترجمہ :
”یا اللہ ! میں تجھ سے مانگتا ہوں اور تیری طرف تیرے نبی محمد کے وسیلے سے متوجہ ہوتا ہوں جو نبیِ رحمت ہیں ۔ یا محمد ! میں متوجہ ہوتا ہوں آپ کے وسیلے سے آپ کے پروردگار کی طرف میری اس حاجت کے بارے میں تاکہ وہ پوری ہو جائے میرے لئے ۔ یا اللہ ! ان کی شفاعت کو قبول فرما ۔“
یہہ دعا معتبر احادیث سے ثابت ہے ۔ اور عربی متن بھی درجِ ذیل ہے :
حیدر آباد کے محلہ قاضی پورہ میں رہائش رکھتے تھے ۔ ۲۳ ربیع الثانی ۱۲۸۶ھ (۱۸۶۹ عیسوی) کو انتقال کیا اور قاضی پورہ میں مدفون ہیں ۔ آپ حضرت خواجہ سید محمد صدیق کے والد اور حضرت عبد القدیر صدیقی کے نانا ہیں ۔ آپ کے پوتے اور ہم نام حضرت محمد بادشاہ حسینی ابن حضرت سید محمد عمر حسینی حیدر آباد کے مشہور عالم ، مرشد و واعظ ہوئے اور شیخ الاسلام کہلائے ۔ آخری عمر میں شعبہ دینیات جامعہ عثمانیہ کے ڈین مقرر ہوئے ۔
آپ کے انتقال کے وقت چار صاحبزادے اور ایک صاحبزادی تھیں :
۱۔ حضرت سید محمد صدیق محبوب الله : پیدائش ۲۹ شعبان ۱۲۶۳ھ ، وفات ۱۸ ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ (بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کے پیرِ طریقت)
۲۔ حضرت احمد علی شاہ ، پیدائش ۲۹ رمضان ۱۲۶۱ھ ، وفات ۲۵ ربیع الثانی ۱۳۳۴ھ
۳۔ حضرت سید محمد محمود مکی ، پیدائش ۳ ذی الحجہ ۱۲۶۸ھ ، وفات ۵ محرم ۱۳۲۸ھ
۴۔ حضرت سید عمر (شمس المفسرین) ، پیدائش ۱۲۷۲ھ ، وفات ۱۹ صفر ۱۳۳۶ھ
۵۔ حضرت انور بیگم : پیدائش ۲۸ محرم ۱۲۵۱ھ ، وفات ۹ رمضان ۱۳۱۳ھ (والدہ ماجدہ ، بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی)
یہہ بات حضرت محمد بادشاہ حسینی کی خصوصیات میں سے ہے کہ آپ کے چاروں صاحبزادے بھی حافظِ قرآن تھے ، قاری تھے ، صاحبِ ارشاد تھے ، عربی و فارسی میں مہارت رکھتے تھے اور صاحبِ تصنیف تھے ! سب کے سب تقویٰ ، علومِ ظاہری و باطنی میں ممتاز تھے اور وہ مقام حاصل کیا کہ ”شموسِ دکن“ کہلانے کے مستحق ہوئے ۔
فہرست عنوانات :
• پیدائش
• تعلیم
• حج و زیارت
• شخصیت
• حلیہ
• لباس
• ذاتی صفات و طبعی خصوصیات
• تعلیمات
• ارشادات
• رسوم کی اصلاح
• شیخِ کامل
• کشفِ باطنی
• وصال
• اولاد
• محلِ مبارک
اب دکن کا وہ سیاسی دور شروع ہوتا ہے جو کہ ۱۸۵۷ء کی جنگ کے قریب کا زمانہ ہے ۔ مغلیہ اقتدار اٹھنے کو ہے ۔ بس آخری سانسیں لے رہا ہے ۔ چوطرف انگریزوں کا زور ہے ۔ آصفیہ سلطنت جو دکن میں قائم ہوئی تھی انگریزوں کے زیر اثر ہے ۔ اپنے ابتدائی حدود سے کافی گھٹ چکی ہے ۔ انگریز ریزڈنٹ (RESIDENT) بحیثیت مشیر نگرانی کرتا ہے ۔ غرض کہ چوطرف انحطاط ہی انحطاط ہے ....
اس وقت کے حالات کا تذکرہ حضرت مولانا سید محمد بادشاہ حسینی (خواجہ سید محمد صدیق کے بھتیجے) نے یوں کیا ہے :
”یہہ وہ زمانہ ہے جب کہ نواب ناصر الدولہ آصف جاہ رابع سریر آرائے سلطنت ہیں ۔ اس وقت کا حال یہ ہے کہ امراء اپنی امارت میں مست ہیں تو علماء کی زبانیں اظہارِ حق سے ساکت و صامت ۔ مکہ مسجد مصلیوں سے خالی ۔ میکدے آباد ہیں ، بدعات کا زور ہے ۔ ہر طرف شور و شر برپا ہے ۔ دارالسلطنت کی مساجد نوحہ کناں ہیں ۔ مساجدِ اضلاع و تعلقات کا حال ناقابلِ بیان ہے ۔ مجالسِ شادی بیاہ کا ذکر ہی کیا ، (مزارات) بزرگانِ کرام کا یہ حال کہ جا بجا طوائفیں گا رہی ہیں ۔ العیاذ باللہ !
بعض نام نہاد مشائخِ عظام مبتلائے آلام ہیں ۔ نہ شریعت کی انہیں...“
نوٹ : ۱ : نواب میر فرخندہ علی خان ناصر الدولہ آصف جاہ رابع : ۱۸۲۹ء تا ۱۸۵۷ء دورِ حکومت
”...پروا ، نہ طریقت سے انہیں کام ۔ بزرگوں کی گدیوں کے گدی نشین ہیں ۔ نہ علم ہے نہ عمل ۔ ادھر امراء کا یہ حال کہ نشہ میں چور ۔ قمار بازی ، بلبل بازی ، پتنگ بازی سے انہیں فرصت کہاں کہ کسی مؤذن کی اذان پر کان دھریں ....!“
ایسے تاریک ماحول میں خاندانِ نبوت سے ایک ایسا چراغ روشن ہوتا ہے جو اپنے ساتھ کئی چراغ روشن کر دیتا ہے جن کی ضوفشانی سے دور دور تک اُجالا ہی اُجالا ہو جاتا ہے یعنی میر پرورش علی بادشاہ حسینی کے گھر میں سید محمد صدیق پیدا ہوتے ہیں ۔
نسب میں حسینی سادات سے ہیں ۔ ننھیال حضرت میر شجاع الدین صاحب علوی سے ملتا ہے ۔ آپ کی والدہ میر عبداللہ صاحب شہید کی صاحبزادی ، حضرت میر شجاع الدین صاحب کی پوتی تھیں ۔ ولادت ۲۹ شعبان ۱۲۶۳ھ (۱۸۴۶ء) کو ہوئی ۔ ”چراغِ ہند“ سے سنہ ولادت اور ”چراغِ مدینہ“ سے سنہ وفات (۱۳۱۳ھ) نکلتا ہے ۔
پچاس سالہ عمر پائی لیکن اس قلیل عرصہ میں اسلامی تعلیمات کو خوب پھیلایا ۔ سنت کے پابند تھے ، حاجی تھے ، بڑی مدت تک حجاز میں مقیم رہے ۔ عربی زبان سے خوب واقف تھے ، اچھے قاری تھے ، جید حافظِ قرآن تھے ۔ بہت ہی قلیل مدت میں قرآن حفظ کیا* ۔
حنبلی فقہ پر چلتے تھے* ۔ ہمیشہ تحتِ امرِ الٰہی رہنے کی تعلیم دیتے تھے جس پر بذاتِ خود عمل پیرا تھے ۔ غرض کہ اپنے زمانے کے بڑے عالمِ ظاہر و باطن اور پیرِ کامل تھے ۔ ”خواجہ محبوب اللہ“ کے نام سے مشہور ہوئے ۔
آپ کے دس خلفاء تھے جن میں آپ کے بھانجے اور مریدِ خاص حضرت محمد عبد القدیر...
* ابتدائے ماہِ شعبان سے حفظ کرنا شروع کیا ۔ ابتدائے رمضان تک تقریباً نصف قرآن حفظ کر چکے تھے ۔ تراویح میں قرآن سنانا شروع کیا ۔ روزانہ بقیہ قرآن کا کچھ حصہ یاد کرتے جاتے تھے ۔ ختمِ رمضان تک پورا قرآن حفظ کر لیا اور سنا دیا ....
* ایک منظوم رسالہ ”زادِ آخرت“ حنبلی فقہ پر لکھا ۔
...صدیقی بھی ہیں ۔ آپ کے تینوں بھائیوں کو بھی آپ سے ارادت و خلافت تھی ۔
ابتدائی تعلیم مولوی زماں خاں صاحب شہید کے پاس ہوئی اور تکمیل مولوی نیاز محمد صاحب بدخشانی کے پاس کی ۔ عربی ، فارسی اور اردو میں مہارت رکھتے تھے ۔ خوشنویسی میں امتیاز تھا ، اعلیٰ درجہ کے قطعات لکھے ہیں (گلدستہ تجلیات) ۔
شاعری میں مولوی شمس الدین صاحب فیض کے شاگرد تھے ۔ حکیم رضا علی صاحب سے علمِ طب حاصل کیا ۔
پہلوانی و سپاہ گری خاندانِ پاک میں بہ امتیازِ خاص موجود تھی ۔ جوانی کے زمانہ میں سات سو ڈنڈ نکالتے تھے ۔ اچھے تیراک اور بندوق کے نشانہ باز تھے ۔
الغرض علوم و فنونِ ظاہری میں بھی کمال رکھتے تھے ۔ جس نے جو طلب کیا دیا اور اپنے دیکھنے والوں کو تو اہلِ دل بھی بنا دیا ۔
آپ نے چار مرتبہ حج کیا ۔ پہلا سفر غالباً ۱۲۷۹ھ یا ۱۲۸۰ھ میں بعمر ۱۶ یا ۱۷ سال اختیار فرمایا تھا اور طویل قیامِ حجاز کے دوران مکرر حج کئے ۔ بعد میں اندازاً ۱۲۹۵ھ میں اپنے اہل و عیال کے ساتھ ۔ اس حج میں آپ کے بھانجے عبد القدیر صدیقی بھی بعمر ۷ یا ۸ سال اپنے والدین کی معیت میں شریک تھے ۔
حضرت عبد القدیر صدیقی تحریر فرماتے ہیں :
”حسنِ صورت و سیرت کا کیا کہنا جس نے ان کو ایک بار دیکھ لیا پھر وہ صورت سامنے سے نہ ہٹ سکی ....“
زہد و تقویٰ کا کیا پوچھنا ۔ حضرت سے اشراف علی الخواطر اور خوارقِ...
...عادات اس کثرت سے ہوتے تھے کہ کسی واقعہ کو دیکھ کر کسی قسم کا تعجب تک ہم کو نہیں ہوتا تھا یعنی خرقِ عادت ہمارے پاس عادت معلوم ہوتا تھا ۔
آپ کا سر مبارک بڑا ، میانہ قد ، جسم متوسط ، رنگ چمپائی ، آنکھیں بڑی بڑی ، پیشانی کشادہ ، کتابی چہرہ ، سر میں زلفیں ، چہرہ پر رعب ۔ کوئی شخص یک بیک ہمکلام نہ ہو سکتا تھا ۔ نظر وسیع ۔ جس جانب سے غور کریں ایسا معلوم ہوتا کہ ادھر ہی متوجہ ہیں ۔
لباس سیدھا سادھا ہوتا تھا ۔ عام مشائخین کی طرح جبہ و قبہ کا استعمال نہیں فرماتے تھے ۔ جسم میں چوبغلہ ، سر پر ٹوپی ۔ خاص موقعوں پر مثلاً جمعہ ، عیدین ، شادی وغیرہ میں عمامہ باندھتے تھے ۔ پیر میں آپاشاہی جوتا ، کاندھے پر رومال ، ہاتھ میں اکثر چھوٹی سی تسبیح ۔ ظاہری وضع قطع میں بے انتہا سادگی ۔ زرد رنگ مرغوب تھا ۔
• مدح و ستائش سے سخت تنفر کرتے تھے ۔ ایک بار آپ کے چھوٹے بھائی سید عمر صاحب نے مکہ مسجد میں دورانِ وعظ آپ کی تعریف کی ۔ جب محفل برخاست ہوئی تو بھائی پر خفا ہوئے اور مکہ مسجد کے وعظ کا سلسلہ ختم کروا کر اپنی خاندانی مسجد یعنی مسجد نور قاضی پورہ میں وعظ کرنے کی ہدایت فرمائی ۔
• اکثر استغراق کی حالت میں رہتے تھے ۔
• حکام سے ملنا جلنا بہت کم کرتے تھے ، کئی امراء قدم بوسی کے لئے آرزومند رہتے...
...لیکن انہیں اجازت نہ دیتے ۔ متعدد دعوت نامے اور رقعے آتے اور آپ تشریف نہ لیجاتے ۔ البتہ مریدین اور غریب مخلصین کی دعوت پر ان کی تقاریب میں ضرور شریک ہوتے ۔
• استخارہ قلبی کے بعد ہی کسی سے بیعت لیتے تھے ۔
• آپ خود وعظ فرماتے تھے لیکن وعظ کا طریقہ آج کل کی طرح لفاظی اور کثرت سے بولتے ہی جانے کا نہ تھا بلکہ قرآن یا کوئی اور کتاب سے پڑھتے اور مطالب بیان فرماتے ۔ اکثر مواعظ میں تشریف لیجاتے اور خوشنودی کا اظہار فرماتے ۔ آپ کی شرکت سے واعظ اور محفل دونوں خوب پرکیف ہو جاتے ۔
• سماع میں آپ پر جب کیفیت ہوتی تو اپنے چوبغلہ کے بند کو حرکت دیتے اور آنکھ سے آنسو رواں ہو جاتے ۔ کبھی کبھی شدتِ کیف میں اپنے دونوں پیر لمبے فرما دیتے ۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اللہ تعالیٰ کے تحتِ امر تھے یعنی آپ نے اپنے ارادہ سے کچھ نہیں کیا بلکہ اللہ تعالیٰ کے ارادہ کے تابع کام کرتے تھے ۔ اسی لئے اللہ تعالیٰ نے قرآن میں فرمایا :
اولیاء اللہ میں حضرت غوثِ پاک کی تعلیمات بھی یہی ہیں کہ اپنی زندگی میں ارادۃ اللہ کو قائم کریں نہ کہ اپنی من مانی خواہش سے جو چاہیں کریں ۔ دینی کام ہو یا دنیوی امور ہر ایک میں اللہ کی مرضی کے تحت رہیں ۔ یہی تو قربِ فرائض ہے ۔ حضرت خواجہ محمد صدیق نے اسی تعلیم کو زندہ کیا اور ”عبد القادرِ ثانی“ کہلائے ۔ سچے جانشینِ پیغمبر ایسے ہی ہوتے ہیں ۔
حضرت مولانا عبد القدیر صدیقی اپنے پیر و مرشد کا ارشاد نقل فرماتے ہیں ، آپ نے فرمایا :
”جس طرح نوافل اور فرائض میں فرق ہے اسی طرح قربِ نوافل اور قربِ فرائض میں بھی فرق ہے ۔ اگر کوئی کام استخارہ قلبی سے کیا جائے تو وہ قربِ فرائض میں داخل ہوگا ، ورنہ قربِ نوافل میں ۔ پس ہر کام میں استخارہ کر لیا کرو ۔“
لقمۂ حرام سے احتراز :
”جو لقمہ پیٹ میں جاتا ہے وہ اپنا اثر دکھاتا ہے ، حلال روزی باعثِ خیر ہے اور لقمۂ حرام باعثِ ظلمت اور موجبِ فساد ہے ، ایک پیسہ کے عوض کئی مقبول نمازیں برباد ہوتی ہیں ۔“
”اپنی قوتِ بازو سے کمانے کی کوشش کرو اور کسی پر اپنا بوجھ نہ ڈالو ۔“
دل کی نگہداشت :
”جھوٹ ، غیبت ، حسد ، بیکار گفتگو دل کے نور کو کھوتے ہیں ۔“
تکبر :
”تکبر سب سے بڑا گناہ ہے ۔ اپنے آپ کو اچھا سمجھنا حماقت ہے ۔ اس سے عمل ناچیز ہو جاتے ہیں ۔“
سالک :
”سالک اہلِ دنیا کی خوشنودی کی پرواہ نہ کریں ۔“
”اس زمانے میں کوئی ایسا نہ ہوگا کہ مسلمان کو سیدھا راستہ بتا دے ۔ ہر شخص اپنے خبط میں گرفتار ہے ۔ اس لئے بہتر ہے کہ سوائے اپنے مرشد یا رفیقِ طریقِ خدا کے کسی کی نہ سنے ۔“
اچھی صحبت :
”خلاصہ سب کا اچھوں کی صحبت میں رہنا ہے اور سب طرح کا فساد اپنے جیسے غافلوں کی صحبت میں ہے ۔ جو مرید بعدِ توبہ کے پھر اپنی قدیم صحبتوں کو نہ چھوڑے وہ بالکل فیض سے محروم ہے ۔ ضرورت کے وقت اس سے ملنا چاہیئے ، اس سے بڑھ کر جائز نہیں ۔“
نیکی کی تعلیم :
ہر مسلمان کو اپنی بساط کے موافق نیکی کی تعلیم دینے کی ہدایت فرمائی کہ امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کی تعمیل ہو ۔ فرماتے تھے :
”مسلمانوں کو اچھی تدبیر سکھانا واجب ہے ۔“
شریعت کی پابندی :
”یہی وہ راستہ ہے جس میں کسی طرح کا خطرہ نہیں ۔ اتباعِ سنت میں...
...ہر قسم کی بھلائی مضمر ہے ۔ رسولِ کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پیروی ہر چھوٹے بڑے کے لئے یکساں مفید ہے ۔ یہی وہ عمل ہے جس میں سوائے فائدے کے نقصان نہیں ۔“
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی اپنے پیر و مرشد کا ارشاد اس طرح نقل کرتے ہیں :
”وہ فقیری کس کام کی ہے کہ اس میں سے گرے تو مسلمان بھی نہیں رہے ۔“
تقویٰ :
”خدا سے ہر حال میں ڈرتے رہنا اور اسی سے امید رکھنا ۔“
اللہ سے مدد چاہتے رہنا :
”اپنے کام میں ہر وقت اللہ سے مدد چاہو اور ہر سبب کو جو خدا سے دور کرتا ہے قطع کرنا چاہیئے اور یقین کرنا کہ جو کچھ بھلائی ہے خدا کے حکم کے بجالانے میں ہے اور جس قدر برائی ہے وہ لوگوں کی رائے پر چلنے میں ....“
رسم و رواج :
”جس رسم اور عادات کا شرع میں اچھا یا برا ہونا معلوم نہ ہو اس میں دخل نہ دے ۔ نہ کسی کو اس کا حکم کرے نہ انکار جب تک کہ معلوم نہ ہو جائے .... جتنے لوگ رسم و عادات کے پابند ہیں ان کو آدمی نہ سمجھے اور ان سے نہ شرمائے ۔“
ریا :
”نیک کام کسی کو دکھانے کے لئے نہ کرے ۔ اس کو ریا کہتے ہیں ۔ ذرا سا کام بھی خالص خدا کے لئے ہو تو وہی باعثِ نجات ہوگا ۔“
سلام و مصافحہ :
”سلام سنت ہے ۔ اسلام اور شرع کی بہت عمدہ بات ہے ۔ اس کا ترک کرنا برا ہے ۔ ابتداء تو سنت اور جواب فرض ہے ۔“
”مصافحہ عالم اور سید اور دیندار سے بہتر ہے ۔ آپس میں دوست دوست بھی کریں تو جائز ۔ ایک دوسرے کے ہاتھ کو پیار کرنا ، سونگھنا بیکار بات ہے ، بعض احمق تو اپنے ہی ہاتھ کو پیار کرتے ہیں ۔ ہاں کوئی عالم یا سید یا ماں باپ ، یا مرشد یا استاد ہو تو مضائقہ نہیں لیکن ہر وقت مصافحہ اور تقبیل (بوسہ دینا) حماقت ہے ۔“
• صندل مالی کی رسم کو مسدود فرمایا ۔
• چالیسواں ، بیسواں کی فاتحہ جو مروجہ تھی اس کو مسدود کیا ۔
• شادی بیاہ میں جھول کی تقسیم باجے کے ساتھ ہوا کرتی تھی اس کو منع کیا ۔
• تقاریب میں پیسے ہاتھ میں رکھنے کا رواج ناپسند کیا ۔
• پر تکلف کھانوں کو پسند نہیں کیا ۔ شادی میں بگھارا کھانا پکوایا ۔
• تسمیہ خوانی کی مروجہ رسم کو ناپسند کیا ۔
• قبر پر پھول کی چادر کو ناپسند کیا ۔ صرف تھوڑے پھول اور بقیہ پیسے خیرات کرنے کی ترغیب دی ۔
• قبر کو پختہ بنانا اور کتبہ لگانا ناپسند فرمایا ۔
• قبر پر پھول چڑھاتے وقت سلام اور قیام ناپسند کیا ۔
• میلاد شریف کے ذکر کے بعد سلام و قیام کو مستحب فرمایا ۔
آپ کی شانِ ولایت جن باتوں سے ظاہر ہوتی تھی ان میں سے چند ذیل میں اختصار کے ساتھ لکھی جاتی ہیں :
• مریدوں کی ظاہری کاموں میں امداد ، مشکلوں میں دعا اور اس کی قبولیت کا ظہور ، اس سلسلہ میں مریدوں اور غیر مریدوں میں مساوات ۔
• مریضوں کا آپ کی دعا سے اچھا ہونا ۔
• کھانوں میں برکت کی دعا اور فوراً قبولیت ۔
• شیطانی اثرات کا رفع ہونا ، کبھی صرف حکم سے کبھی تعویذ سے ۔
• دل کی بات معروضہ سے قبل ہی جان لینا ، اور مرید کو اس کی خواہش کے بارے میں ہدایت کرنا جس سے اس کا فائدہ ہو ۔
• آپ کی موجودگی میں رعب طاری رہنا ، باطل خیالات کا خاتمہ ہونا ۔
• اکثر گنہگاروں کا آپ کی توجہ سے تائب ہونا ۔
• متقیوں اور نیک لوگوں کا اعلیٰ اور بہتر مقام حاصل کرنا ۔
• آئندہ آنے والے حالات کی پیش گوئی ، حالات کی بہتری کے لئے دعا ۔ آپ کی بات کا صحیح ہونا حتیٰ کہ کئی سال کے بعد بھی پورا پورا صادق آنا ۔
• کثرتِ ذکر ، کثرتِ استغراق ، موثر قرآنی وعظ ، موثر محفلِ سماع ۔
• دنیا داروں اور دنیا سے بے رغبتی ۔
• ہر وقت تعلق باللہ کا خود اہتمام اور دوسروں کو تلقین اور آپ کی صحبت سے تعلق باللہ کا پیدا ہونا .... تفصیلات جاننے کے لئے ”گلدستہ تجلیات“ ملاحظہ فرمائیں ۔
حضرت فرماتے تھے :
”جب میں مدینہ پہنچا تو اس وقت تک مجھ پر کشفِ باطنی نہ ہوا تھا ۔ ایک دفعہ میں اپنی قیام گاہ کی چھت پر جہاں سے روضۂ اطہر صاف نظر آتا تھا بیٹھ کر ذکر میں مشغول ہوا ۔ پچاس مرتبہ ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ“ کا ذکر کیا تھا کہ انشراحِ قلب ہو کر سیرِ باطن سے سرفراز ہوا ۔“ (گلدستہ تجلیات)
آپ کا وصال ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ کی انیسویں شب ، شبِ یکشنبہ بوقتِ سحر ہوا (م ۳ مئی ۱۸۹۶ء) ۔
وصال کی مبہم اطلاع آپ نے چند روز قبل دے دی تھی ۔ قاضی پورہ شریف میں اپنے والدِ بزرگوار کی مغربی جانب مدفون ہیں ۔ آپ کے وصال کے وقت حضرت عبد القدیر صدیقی کی عمر کوئی چوبیس پچیس سال کی تھی ۔
صاحبزادے اور صاحبزادیاں کثیر تعداد میں ہوئیں لیکن اکثر اولاد کمسنی ہی میں انتقال کر گئی ۔ جس وقت آپ نے پردہ فرمایا (۱۳۱۳ھ) صرف تین صاحبزادے اور ایک صاحبزادی تھیں ۔
۱۔ سب سے بڑے حضرت عثمان حسینی تھے ، چوبیس سال کی عمر تھی ، حضرت کے جانشین ہوئے ۔ آپ سے بڑی کرامتیں ظاہر ہوئیں ۔ حافظِ قرآن تھے ۔ بعدِ ختمِ حفظ سب سے پہلے مسجدِ نبوی شریف میں تراویح میں کلامِ مجید سنانے کی خصوصی سعادت حاصل کی ۔ حجاز کے چار سفر کئے اور ایک سے زائد مرتبہ حج ادا کیا ۔
...اور ۱۳۳۳ھ (م ۱۹۱۵ء) میں جدہ میں انتقال کیا ۔
۲۔ حضرت یحییٰ حسینی دس سال کے تھے ۔ بڑی عمر پائی ۔ آپ کے چار صاحبزادے اور ایک صاحبزادی ہیں ۔ سب بحمد اللہ صاحبِ اولاد ہیں ۔ آپ کا حلقہ ارادت وسیع ہے ۔ مصری گنج حیدرآباد میں آپ کا مزار مرجعِ خاص و عام ہے ۔
۳۔ حضرت سید محمد باقر حسینی کی عمر ۸ سال کی تھی ۔ عرصہ تک اپنی والدہ کے ساتھ مدینہ طیبہ میں مقیم رہے ۔ بعد میں حیدرآباد میں تعلیم کی تکمیل کی ۔ حضرت عبد القدیر صدیقی کے بڑے داماد ہیں ۔ ۱۳۸۱ھ (۱۹۶۲ء) میں حضرت عبد القدیر صدیقی کی نمازِ جنازہ حضرت سید محمد باقر حسینی نے پڑھائی ۔ کامیاب طبیب تھے ۔ آسیب اور سحر کے علاج میں خاص مقام رکھتے تھے ۔ دو صاحبزادے صاحبِ اولاد اور چھوٹے صاحبزادے اور ایک صاحبزادی بقیدِ حیات ہیں ۔
۴۔ حضرت امتہ اللہ بیگم صاحبہ ۴ سال کی تھیں ۔ حضرت عبد القدیر صدیقی کے بڑے صاحبزادے حضرت قاری عبد العزیز صدیقی سے بیاہی گئیں لیکن شادی کے چار ماہ بعد ہی طاعون سے ۱۳۲۶ھ میں انتقال کر گئیں ۔
حضرت خواجہ محمد صدیق محبوب اللہ کی محبوب شریکِ حیات حضرت ”پیرانی بی“ نے بڑی محنت و جانفشانی اور ایثار کے ساتھ ہر وقت آپ کا ساتھ دیا ۔ بچوں کی پرورش میں ، دیوروں کی تربیت میں ، مریدوں کی بے وقت ضرورتوں کی پابجائی میں ، مسجد اور درگاہ کی مختلف محفلوں کے انتظامات میں ، غرض کہ آپ کا بڑا کارنامہ ہے کہ ایسے بڑے نامور خاندان کے نظم و اتحاد اور اس کے متوقع معیار کو قائم رکھا اور آج آپ کے انتقال کے کوئی ستر سال کے بعد بھی خاندانی عظمت اور قادری سلسلہ کی تعلیمات...
...پھیلانے والا مشن زمانے کے نشیب و فراز کے باوجود خوبی سے کام کر رہا ہے ۔ حضرت خواجہ محمد صدیق کے سلسلے میں جو لاکھوں متوسلین اور ارادت مند ہیں ان کے لئے پیرانی بی صاحبہ کی زندگی ایک نمونہ ہے خصوصاً خواتین کے لئے ۔
حضرت خواجہ محمد صدیق کی شادی ۱۲۸۱ھ یا ۱۲۸۲ھ میں قمر النصفیہ بیگم صاحبہ سے ہوئی جو حیدرآباد کے ایک خاندانی بزرگ حضرت شیخین احمد شطاری ، جن کا مزار مسجد شطاریہ محلہ دبیرپورہ کے صحن میں ہے ، کی صاحبزادی تھیں ۔ صوم و صلوٰۃ کی بڑی پابند تھیں ۔ نماز باجماعت اور نمازِ تہجد کا بڑا اہتمام کرتی تھیں ۔ چونکہ مکان مسجدِ نور سے متصل تھا ، اقامت کے ساتھ ہی گھر میں جماعت سے نماز ادا کرتی تھیں ۔
چار حج کئے ۔ پہلا حج حضرت خواجہ محمد صدیق کے ساتھ ۱۲۹۵-۹۶ھ میں کیا ۔ دوسرے حج ۱۳۱۶ھ کے سفر میں ایک سال مدینہ طیبہ میں قیام کیا ۔ پھر بچوں کی شادی کے لئے حیدرآباد تشریف لے آئیں ۔ اس کے بعد پھر ہجرت کی ۔ حج کے بعد مدینہ شریف میں سکونت اختیار کی ۔ ۱۳۲۳ھ میں عراق کا سفر کیا ۔
آپ کے زہد و تقویٰ کی بنا پر اہلِ مدینہ بھی آپ کا احترام کرتے تھے ۔ اور آپ کی خدمت گزاری اپنی سعادت سمجھتے تھے ۔ تہجد کے وقت سے اشراق تک اور اسی طرح مغرب سے عشاء تک حرم شریف میں گزارتیں ۔ آخر زمانے میں کبرِ سنی کی وجہ سے چلنا پھرنا دشوار ہو گیا تھا ۔ بڑے صاحبزادے سید عثمان حسینی کے انتقال کے صدمے سے صاحبِ فراش ہو گئیں ۔ حرم شریف کی حاضری سے معذور ہو گئیں ۔ روتے روتے بصارت بھی جاتی رہی ۔ اٹھنا بیٹھنا نہ ہو سکتا تھا تو لیٹ کر ہی نماز ادا کرتیں ۔ بصارت چلی جانے کی وجہ سے وقت کا اندازہ نہ ہونے لگا تو نماز کا وقت دریافت کرتیں ۔ علالت جب بڑھی تو تیمم کر لیتیں اور نماز کی رکعت باندھ لیتیں ۔ چنانچہ انتقال بھی حالتِ نماز میں بتاریخ ۱۷ جمادی الاولیٰ ۱۳۳۳ھ ہوا ۔ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ جنت البقیع میں مدفون ہوئیں ۔
بی بی فاطمة الزہراء کے مزار کے بالکل قریب آپ کی قبر ہے ۔ اللہ ان کے درجوں کو بڑھائے اور ان کے طفیل میں ہم کو بھی محبتِ رسول اور حمیتِ دین سے مالا مال کرے ۔ آمین ۔
”کوہِ بے ستون کو تراش کر جوئے شیر لانا بہت آسان ہے مگر ایک جاہل کو پڑھا کر عالم بنا دینا اور ایک فاسق کو تربیت دے کر منصبِ ارشاد تک پہنچا دینا مشکل ہے اور بہت مشکل ہے ۔ ختمِ نبوت کے بعد نبوت کا کام ایسے ہی نفوسِ زکیہ انجام دیتے ہیں جن کا خون پسینہ ایک ہو کر دین کے چراغ کا تیل بنتا ہے ۔ یہی لوگ كَأَنبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ ہوتے ہیں ۔ وہ اپنے زمانے میں جانشینِ رسول ہوتے ہیں ان کی شخصیت خُلُقُهُ الْقُرْآن کا نقشِ قدم ہوتی ہے ۔ اُن کا فیضِ صحبت بڑی بات ہے ۔ اُن کی صورت دیکھنے سے ایمان آتا ہے ۔ سرکار (عبد القدیر صدیقی) ایسے ہی جانشینِ رسول تھے ....“
ڈاکٹر عبد الحفیظ قتیل
پروفیسر اردو جامعہ عثمانیہ
”القدیر“ رجب ۱۳۸۲ھ
• ابتدائی حالات
• سلسلۂ نسب
• اجداد
• پیدائش
• تعلیم
• تربیت — پیر و مرشد کی نگرانی میں
• بیعت و اجازت
[تصویرِ مبارک : تاریخی مسجد نواب قادر یار خان ، واقع پتھر گٹی ، حیدرآباد دکن]
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی ابن محمد عبد القادر صدیقی کا سلسلہ نسب اٹھائیسویں پشت میں حضرت ابو بکر صدیق سے اور مادری سلسلہ بتیس واسطوں سے سیدنا امام حسین سے ملتا ہے اس طرح آپ صدیقی الحسینی ہیں ۔
گذشتہ صفحات میں حضرت محمد عبد القدیر صدیقی کے سلسلۂ بیعت کے ان اکابر کا ذکر تھا جنہوں نے جنوبی ہند میں قادری سلسلہ کی تعلیمات کو عام کیا تھا ۔ آنے والے چند صفحات میں حضرت کے سلسلۂ نسب کا مختصر بیان ہے ۔
آپ کا خاندان دکن میں کوئی دو سو برس سے آباد ہے ۔ اس سے پہلے احمد آباد گجرات میں آباد تھا چنانچہ عبد الغفور صدیقی چھینکی نے جو سلسلہ قادریہ کے ممتاز بزرگ تھے اور آپ کے نام سے سلسلۂ عشقیہ چھینکیہ بھی منسوب ہے ، اپنے فرزند عبد القادر صدیقی چھینکی کو دکن جانے کی ہدایت فرمائی تھی ۔
حضرت عبد القادر صدیقی چھینکی اورنگ آباد اس وقت پہنچے جبکہ دولتِ آصفجاہی پر آصف جاہ ثانی کی حکومت تھی ۔ اپنے علم و کمال سے ترقی کی ۔ حکیم الحکماء فی الدولہ نواب قادر یار خاں کا خطاب پایا ۔ شہزادہ سکندر جاہ کی اتالیقی کی ۔ اسی برس کی عمر میں ۱۱۸۸ھ (م ۱۷۷۴ء) میں انتقال کیا ۔
آپ کے فرزند محمد علی صدیقی قادر یار خان ثانی آصف جاہ ثانی کے ساتھ پایۂ تخت کی منتقلی پر حیدرآباد آئے ۔
نوٹ : ۱۔ نواب میر نظام علی خان آصف جاہ ثانی : ۱۷۶۲ء تا ۱۸۰۳ء دورِ حکومت
۲۔ نواب میر اکبر علی خان سکندر جاہ آصف جاہ ثالث : ۱۸۰۳ء تا ۱۸۲۹ء دورِ حکومت
...کی منتقلی پر حیدرآباد آئے ۔ ہفت صدی کا ممتاز منصب حاصل ہوا ۔ فقیری کا رنگ غالب تھا ۔ حیدرآباد کے مشہور بزرگ حضرت شیخ جی حالی کی صحبت میں اکثر رہے ۔ آپ کے صاحبزادے حضرت محمد فضل اللہ صدیقی ۱۲۲۱ھ میں پیدا ہوئے ۔ ناظم عدالت مقرر ہوئے اور جب حیدرآباد میں عدالت العالیہ قائم ہوئی تو پہلے میر مجلس (چیف جسٹس) مقرر ہوئے ۔ نقشبندی سلسلہ میں بیعت و خلافت حاصل تھی ۔ حافظِ قرآن تھے ، تراویح میں قرآن سنایا کرتے تھے ۔ ۱۲۸۳ھ (۱۸۶۶ء) میں انتقال کیا ۔ آپ کے چھ فرزند اور چار دختران تھیں ۔
حضرت عبد القادر صدیقی آپ کے دوسرے فرزند تھے ۱۲۵۱ھ (۱۸۳۵ء) میں پیدا ہوئے ۔ سالار جنگ اول نے آپ کو ناظم شعبہ قضایات ، عرب مامور کیا ۔ حدیث ، تفسیر ، فقہ پر عبور تھا ۔ کئی کتابیں لکھیں ۔ حجاز کا سفر کیا ۔ آپ کو حضرت شاہ سعد اللہ صاحب سے بیعت تھی ۔ حضرت شاہ عبد الغنی سے خرقۂ خلافت ملا ۔ آپ کی تیسری بیوی حضرت انور بیگم صاحبہ حضرت خواجہ محمد صدیق کی بہن تھیں جن کے بطن سے دو فرزند اور ایک دختر تولد ہوئے ۔ حضرت محمد عبد القدیر صدیقی آپ کے بڑے فرزند تھے ۔
حضرت عبد القادر صدیقی نے ۱۳۲۹ھ (م ۱۹۱۱ء) میں انتقال کیا ۔ حضرت شاہ خاموش کی درگاہ کے احاطہ میں مدفون ہیں ۔ آپ کے داماد حضرت سید شاہ اصغر حسینی اس وقت درگاہ شاہ خاموش کے سجادہ نشین تھے ۔
حضرت مولینا مولوی محمد عبد القدیر صدیقی کی ولادتِ با سعادت آج سے کوئی ایک سو بیس سال قبل ۲۷ رجب ۱۲۸۸ھ (م ۱۲ اکتوبر ۱۸۷۱ء) بروز جمعہ ۱۱ بجے دن آپ کے نانا حضرت میر پرورش علی بادشاہ حسینی کے مکان موقوعہ محلہ قاضی پورہ شریف حیدرآباد دکن میں ہوئی ۔
بادشاہِ وقت نواب میر محبوب علی خاں آصف جاہ سادس نے ایک سو روپیہ ماہانہ منصب جاری کیا جو سقوطِ حیدرآباد تک جاری رہا ۔
ابتدائی تعلیم اپنے والدِ بزرگوار حضرت عبد القادر صدیقی سے حاصل کی ۔ حضرت خواجہ محمد صدیق (ماموں) کے زیرِ اثر بھی رہے ۔ ۷-۸ سال کی عمر میں سفرِ حجاز میں اپنے والدین اور ماموں صاحب کے ساتھ رہے ۔ حجاز میں حضرت شاہ عبد الغنی کی صحبت بھی حاصل رہی ۔
مدرسہ دار العلوم میں مختلف شعبوں میں مختلف اساتذہ سے علم حاصل کیا جن میں حسبِ ذیل قابلِ ذکر ہیں :
• درسی کتب : مولانا محمد سعید صاحب
• عربی : حبیب ابو بکر بن شہاب حضرمی و حبیب الدین صاحب
• دینیات : مولانا الٰہی بخش صاحب
• منطق و فلسفہ : سید نادر الدین صاحب
• منطق : مولانا عبد الصمد صاحب قندھاری
• تفسیر و حدیث : مولانا عون الدین صاحب و مولانا محمد سعید صاحب
نوٹ : نواب میر محبوب علی خان آصف جاہ سادس : عہدِ حکومت ۱۸۶۹ء تا ۱۹۱۱ء
مولوی رشید الدین صاحب ، مولوی سید محمد عباس صاحب کا ذکر بھی آپ کے اساتذہ میں ملتا ہے ۔
اساتذۂ دار العلوم کے علاوہ جن حضرات سے استفادہ فرمایا ان کی تفصیل حسبِ ذیل ہے :
• تکمیلِ درسِ نظامیہ : مولانا عبد الصمد صاحب قندھاری
• حدیث : مولانا سید عمر صاحب
• قرأت : مولانا سید عمر صاحب و سید محمد تونسی سید القراء
• فنِ شاعری : حضرت خواجہ سید محمد صدیق
• فنِ سپہ گری (بنوٹ ، تلوار ، جنبیہ ، کشتی) : مختلف اساتذۂ فن
• فنِ طب : حکیم منصور علی خان (پدرِ مقصود علی خان مقصود جنگ)
• سائنس : بابو امرت لعل آنجہانی
• خوشنویسی اور خطاطی : مختلف اساتذہ
پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کی بھی آپ نے تکمیل کی ۔ چنانچہ عربی میں مولوی فاضل اور فارسی میں منشی فاضل درجہ اول سے کامیاب کیا ۔ ہندوستان بھر میں اول آکر طلائی تمغہ لیا ۔
غرض کہ حصولِ علم اپنے وقت کے نامور اساتذہ کے پاس کیا ۔ اسلام کو سمجھنے اور سمجھانے کیلئے ضروری تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ ظاہری علوم کے ساتھ ساتھ باطنی صفائی کی تربیت بھی حضرت خواجہ سید محمد صدیق کے پاس جاری رہی ۔ اوائلِ عمر ہی میں آپ سے بیعت کی ، صحبت حاصل کرنے ، تربیت پانے اور ریاضت میں خوب محنت کی اور سولہ سال کی عمر ہی میں آپ کو خرقۂ خلافت عطا ہوا ۔ اور آپ برابر اپنے پیر و مرشد کی خدمت میں ان کے وصال تک لگے رہے...
...جبکہ حضرت بحر العلوم کی عمر ۲۴-۲۵ سال کی تھی ۔
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کو آپ کے پیر و مرشد بچپن سے ”مولوی“ کہہ کر پکارا کرتے تھے اور فرمایا تھا :
”مولوی ! تمہاری طبیعت میری طبیعت پر ہے ۔“
”یہ لقب اس زمانہ کا دیا ہوا ہے جب کہ مولانا بہت کم عمر تھے ۔ حضرت کے اس لقب سے یاد فرمانے کا یہ اثر ہوا کہ آج (۱۳۶۳ھ م ۱۹۴۴ء) مولانا ایسے ”مولوی“ ہو رہے جن کی بلدۂ حیدرآباد دکن میں تو کیا ہندوستان میں نظیر ملنی دشوار ہے ....“
— مولانا سید محی الدین قادری ، گلدستۂ تجلیات
حضرت بحر العلوم فرماتے ہیں :
”بچپن ہی سے میری تربیت ہمارے حضرت ہی نے فرمائی ۔ بڑی سخت نگرانی فرماتے ۔ چھوٹی چھوٹی باتوں پر تک نظر رکھتے ۔ بہت چھوٹا تھا دسترخوان پر حضرت کے ساتھ کھانا کھا رہا تھا ۔ مشقاب سے کھانا درمیان سے لے رہا تھا ۔ حضرت نے فوراً ٹوک دیا ۔ فرمایا کھانا اپنے سامنے سے لینا چاہیئے ۔ کھانا کھانے کا طریقہ تک بتلایا ....“
”بچپن ہی سے ہمارے حضرت سے مجھے بڑی محبت تھی ، اور ہمارے حضرت بھی بے حد محبت فرماتے تھے ۔ بعد میں میری عادت تھی کہ روزانہ ایسے وقت پہنچتا جب لوگ عام طور پر نہ رہتے ۔ حضرت لیٹے رہتے اور میں پاؤں دباتا رہتا ۔ خود سے میں نے کبھی سوال نہ کیا ۔ حضرت خود فرماتے جاتے : دیکھو مولوی !...
...ایسا ہے ، لوگ فلاں مسئلہ میں غلطی کرتے ہیں ، مسئلہ ایسا ہے ، فلاں بات ایسی ہے ۔ کیفیات بھی بیان فرماتے ۔ ایسی ایسی باتیں کانوں میں بھر دیں کہ پھر کوئی بات کوئی مسئلہ نیا نہیں رہا ....“
— اقتباس از مضمون مولوی انوار الدین صدیقی ، رسالۃ القدیر
”بعض اوقات مجھ سے ارشاد ہوتا : مولوی ! فلاں مسئلہ کے متعلق فلاں کتاب میں کیا لکھا ہے اور اس کا کیا مطلب ہے ۔ میں عرض کرتا کہ اس طرح لکھا ہے ۔ پھر آپ اس مسئلہ کی تفہیم فرماتے اور ایسی نئی نئی باتیں بیان فرماتے کہ کسی کتاب میں کسی مصنف نے بھی نہیں لکھی تھیں ۔ اسی تفہیم کا آج یہ اثر ہے کہ میں بڑی سے بڑی کتاب دیکھتا ہوں اور جس مسئلہ پر نظر پڑتی ہے ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے کوئی نئی بات ہی نہیں ہے ....“
— مولانا سید محی الدین قادری ، گلدستۂ تجلیات
بحر العلوم حضرت قبلہ فرماتے ہیں :
”ایک مرتبہ ہمارے حضرت نے اپنے بعض خاص مریدوں سے فرمایا کہ ایک ایک قطعہ لکھ کر لائیں ۔ خوش نویسی میں امتحان تھا ۔ میں چونکہ اپنے متعلق عرض کرنے کی جراءت نہ کرتا تھا ، یہ قطعہ لکھ کر پیش کیا :“
”ہر شخص نے اپنا اپنا قطعہ پیش کیا ۔ حضرت دیکھتے جاتے اور واپس کرتے جاتے ، سب کے قطعے واپس کر دیئے ۔ جب میرا لکھا ہوا قطعہ ملاحظہ فرمانے لگے تو بڑی دیر تک...
...دیکھتے رہے ، مسکرائے اور جیب میں رکھ لیا ۔“
— اقتباس از مضمون مولوی انوار الدین صدیقی ، رسالۃ القدیر
بحر العلوم حضرت قبلہ نے فرمایا :
”ایک مرتبہ ہمارے حضرت نے فرمایا : اللہ میاں نے ہم سے مولوی کو مانگ لیا ہے ۔“
اس سے ہماری فہم میں یہہ بات آتی ہے کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو اپنی راہ میں کام کرنے کے لئے منتخب فرمایا ۔
اپنے پیر و مرشد سے بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کا یہہ ربط و محبت آخری دور تک روز افزوں رہا ۔ خاص موقعوں پر اپنا نام ”غلام خواجہ“ بتایا کرتے اور ایسا پکارے جانے پر بے حد مسرور ہوتے تھے ۔ کبھی اپنے مرشد کو ماموں کے رشتے سے نہیں یاد کیا ۔
اپنے پیر و مرشد سے جس قدر محبت تھی اس کا اندازہ حضرت شاہ محی الدین قادری کے حسبِ ذیل بیان سے ہوتا ہے جو آپ کی آخری دور کی کیفیت سے متعلق ہے :
”برسوں پیر کی صحبت میں حاضری دی اور حضرت خواجہ کے فیضِ صحبت سے مالا مال ہوئے ۔ کافی ریاضت و مجاہدہ کیا ۔ توحید کی مستی میں سرشار رہتے ، محویت کی کیفیت بہت زیادہ طاری رہتی تھی ۔ اپنے پیر سے عشق تھا ۔ جب کبھی حضرت خواجہ کا ذکر چھڑ جاتا تو ایسے محو ہو جاتے کہ پھر کسی کا خیال باقی نہ رہتا ۔ زمانہ علالت میں متعدد مرتبہ ایسا ہوا کہ شدتِ مرض کے سبب آپ کو بات کرنا بھی بار تھا ۔ ایسے وقت میں حضرت خواجہ کا ذکرِ مبارک چھڑا تو چہرہ کی رنگت بدل گئی ، اس قدر مسرور ہو کر حضرت کا تذکرہ فرمانے لگے کہ دیکھنے والوں کو یہ محسوس ہونے...
...لگا کہ شاید اب کوئی تکلیف باقی نہیں رہی ہے ....“
— اقتباس از مضمون سید شاہ محی الدین قادری ، رسالۃ القدیر
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کو مختلف سلسلوں میں بیعت و اجازت حاصل تھی ۔ آپ ”مجمع السلاسل“ تھے :
• حضرت خواجہ سید محمد صدیق سے طریقہ ہائے عالیہ قادریہ ، چشتیہ ، نظامیہ اور جملہ سلاسل میں اجازت تھی ۔
• حضرت شاہ محمد عبد القادر صدیقی (والدِ بزرگوار) سے قادریہ ، نقشبندیہ ، مجددیہ سلسلوں میں اجازت تھی ۔
• حضرت شاہ احسان الحق فاروقی سے چشتیہ ، نظامیہ ، کمالیہ سلسلوں میں ، اور نقیب الاشراف حضرت سید محمد حسام الدین محمود ، سجادہ نشین روضۂ بغداد شریف سے قادریہ سلسلہ میں اجازت تھی ۔
• شاہ عبد الغنی صاحب : دورانِ ابتدائی سفرِ حج ، جب کہ آپ کی عمر سات آٹھ سال کی تھی ، حضرت شاہ عبد الغنی صاحب کی صحبت سے فیض حاصل کیا اور اسی زمانے سے آپ کو کشف ہونا شروع ہوا تھا ۔
”حضرت قبلہ کو متعدد مردانِ با خدا نے اپنے اپنے سلسلوں کی اجازت و خلافت عطا فرمائی ۔ اس سے یہہ تسامح ہرگز نہیں ہونا چاہئے کہ آپ اپنے پیر و مرشد حضرت خواجہ سید محمد صدیق محبوب اللہ کے علاوہ دوسروں کی طرف اپنے طور پر رجوع ہوتے تھے بلکہ یہہ بے طلب عطا تھی ....“
— محمد اسلم قادری ، ”یادِ حسرت آیات“
[تصویرِ مبارک : حضرت بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرت قادری رحمۃ اللہ علیہ]
• استاذ دار العلوم ، حیدر آباد
• جامعہ عثمانیہ میں شیخ الحدیث و صدر شعبہ دینیات
• علمی خدمات
• ہم عصر اساتذہ
• تصانیف
• استاذ العلماء
حضرت عبد القدیر صدیقی نے درسی و دینی تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنا روزگار بھی تعلیمی ماحول میں اختیار کیا ۔ چنانچہ مدرسہ دار العلوم حیدرآباد میں بہ حیثیت استاد عربی ادب ملازمت شروع کی ۔ یہ غالباً ۹۶-۱۸۹۵ء کا زمانہ ہے ۔ استاد بھی ایسے شفیق ، زندہ دل اور اعلیٰ اخلاق کے حامل تھے کہ درسی معلومات کے ساتھ ساتھ صحیح اسلامی فکر اور جذبہ شاگرد کے دل میں بس جاتا تھا ۔
ذیل میں مولوی نصیر الدین صاحب ہاشمی کے مضمون سے اقتباسات لئے گئے ہیں جو حضرت بحر العلوم کے ابتدائی تدریسی دور پر روشنی ڈالتے ہیں ۔
”ملازمت کا سلسلہ جس مدرسہ میں تعلیم پائی تھی وہیں سے شروع ہوا ۔ مدرسِ عربی کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز ہوا اور جامعہ عثمانیہ کے صدر شعبۂ دینیات کی حیثیت سے وظیفۂ حسنِ خدمت حاصل فرمایا ۔“
”آپ کی اعلیٰ قابلیت اور انتظامی صلاحیت کے باعث مدرسہ دار العلوم کی انتظامی کمیٹیوں میں آپ کو شریک کیا جاتا رہا ....“
”راقم الحروف ۱۳۱۸ھ م سن ۱۹۰۰ء یا ۱۹۰۱ء سے مولانا صدیقی سے واقف ہے ۔ اس وقت مدرسہ دار العلوم کے چار شعبے ایک ہی مکان واقع کمانِ کمانی میں ایک ہی جگہ تھے ۔ وسطانی اور فوقانی جماعتوں کے قطع نظر کالج کے دو حصے تھے یعنی فارسی اور عربی ....“
”...اساتذہ میں اکثر ایسے تھے جو خاص خاص شعبوں میں مہارت رکھتے تھے ۔ اس لئے وہ اپنے مخصوص فنون کی تعلیم دیا کرتے تھے ۔ مگر مولانا حسرت صدیقی ”ہر فن مولا“ کی حیثیت رکھتے تھے ۔ آپ تفسیر و حدیث کی تعلیم دیتے تھے تو اس کے ساتھ ساتھ فقہ اور اصولِ فقہ کا بھی درس دیتے تھے ۔ منطق اور فلسفہ اور کلام پڑھاتے تو شعر و ادب بھی آپ سے متعلق ہوتا ۔ غرض تمام اساتذہ میں مولانا صدیقی مدظلہ کی ذاتِ والا صفات ہی ایسی تھی جو جماعت ہائے فاضل و کامل کے تمام شعبوں میں درس دیا کرتے تھے ....“
”آپ کی تعلیم کا طریقہ بھی نرالا تھا ۔ لڑکوں کو رعب داب سے نہیں بلکہ بڑی شفقت اور محبت کے ساتھ پڑھاتے ....“
”دار العلوم کے بعض اساتذہ ایسے بھی تھے جو غیر اوقاتِ مدرسہ میں اپنے شاگردوں کو مفت تعلیم دیا کرتے تھے ۔ ان میں مولانا مدظلہ بھی شامل تھے ....“
”مدرسہ دار العلوم کی یونین ”ثمرۃ الادب“ کے نام سے آپ نے ۱۸۹۸ء میں قائم کی تھی ۔ چند سالوں کے بعد یہ انجمن ختم ہو گئی ۔ اس انجمن کی دوسری زندگی میں جو ۱۹۱۴ء میں مولوی حمید الدین صاحب کے صدر دار العلوم مقرر ہونے پر قائم ہوئی تھی تو آپ کو نائب صدر مقرر کیا گیا تھا ۔ میں اس زمانے میں چار سال تک انجمن کا سکریٹری تھا ....“
غرض کہ مولانا عبد القدیر صدیقی نے دورانِ تدریس دارالعلوم کے تدریسی اور انتظامی حالات میں خوب دلچسپی لی اور زندہ دلی ، تواضع ، انکسار ، حسنِ اخلاق ، شرم و حیا وغیرہ پاکیزہ سیرت کے لحاظ سے آپ قابلِ نمونہ تھے ۔
اقتباس از مضمون جناب نصیر الدین ہاشمی ، رسالہ القدیر ۱۳۸۱ھ
اپنے استاد و مرشد سے ”مولوی“ کا جو نام حاصل کیا وہی حضرت عبد القدیر صدیقی کی طبیعت کا اہم جزو بنا رہا ۔ پنجاب یونیورسٹی کے امتحانات کی تکمیل کرنے کے بعد عربی زبان و ادب پڑھانے پر مدرسہ دار العلوم میں اواخر انیسویں صدی عیسوی (اندازاً ۱۸۹۶ء) میں منتخب کئے گئے تھے ۔ کلیہ عثمانیہ اوائل ۱۹۱۰ء میں قائم ہوا آپ دینیات کے صدر مقرر ہوئے ، کلیہ عثمانیہ آگے چل کر ۱۹۱۹ء کے لگ بھگ جامعہ عثمانیہ بنا اسی جامعہ کے شعبہ دینیات میں حدیث کے پروفیسر اور صدر شعبہ بھی مقرر ہوئے ۔ اس طرح آپ کی صدارت کی جملہ مدت تقریباً بیس سال سے زیادہ رہی ۔ ۱۹۳۲ء م ۱۳۵۱ھ میں گیارہ سال کی توسیعِ خدمت کے بعد وظیفہ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوئے ۔
یہہ درس و تدریس ، ریسرچ کا زمانہ مولینا کی زندگی کا ۳۵ - ۴۰ سالہ دور ہے ، جیسا کہ اوپر بیان کیا گیا ہے دارالعلوم میں کالج کا بھی حصہ تھا جو پنجاب یونیورسٹی سے ملحقہ (AFFILIATED) تھا ۔
ہے ۔ جس میں علمی قابلیت کا استحکام ، مسائل پر عمیق نظر ، علمائے اسلام کے نظریات و خیالات پر غور و فکر ، موجودہ حالات کا تجزیہ ، اسلامی دنیا ، ہندوستان اور باہر کے علماء سے ربط و تبادلۂ خیالات ، خود اپنے طلبا کی نگرانی وغیرہ وغیرہ ایسی خدمات تھیں جو کہ آپ کو ”مولوی“ سے ”بحر العلوم“ کے مقام تک لے جا رہی تھیں ۔
اسی دور میں ”دائرۃ المعارف“ جو حیدر آباد دکن کی مشہور ریسرچ اکیڈیمی تھی اور اب بھی موجود ہے ، آپ اس کی مختلف ریسرچ کمیٹیوں میں شریک رہتے اور اپنے خیال و تحریر سے اس اکیڈیمی کو مستحکم کرتے ۔
آصف جاہ سادس میر محبوب علی خاں کے آخر زمانہ میں (غالباً ۱۹۰۶ - ۱۹۰۸ء میں) حکومت کی طرف سے مولانا شبلی کی صدارت میں ایک کمیٹی برائے نصابِ تعلیم دینیات قائم کی گئی تھی ۔ جس نے اسلامی تعلیمات پر غور کرنے کے بعد اپنے خیالات حکومت کو پیش کئے تھے ۔ مولانا عبد القدیر صدیقی اس کمیٹی کے ممبر تھے ۔
تحتانی ، وسطانی اور فوقانی دینیات کی تدریس کا جو نصاب مرتب ہوا اور کتابیں لکھی گئیں ، مولانا نے اس کی تشکیل و ترتیب میں حصہ لیا ۔ جس سے ساری ریاستِ حیدرآباد کے مسلم طلبا مستفید ہوتے رہے ۔ آج بھی یہہ کتابیں سلسلہ دینیات درسِ عثمانیہ کے نام سے بازار میں ہم دست ہیں ۔
مدرسہ نظامیہ کے ناظمِ اعزازی بھی رہے اور اس کو جامعہ نظامیہ بنانے میں آپ نے بڑی دلچسپی لی ۔ اور اس کی انتظامی کمیٹی کے کئی سال تک اعزازی رکن رہے ۔
اس طرح تدریس علومِ دین کے سارے ہی مدارج سے آپ کا تعلق رہا اور آپ کی خدمات مدارس تحتانی سے لے کر ریسرچ اور تحقیق و ترجمہ تک ہر سطح پر حاوی رہیں ۔ ان خدمات کا اثر دکن میں بہت دیر پا رہا ۔ اس میدان میں آپ کی ذاتی محنت کا عرصہ چالیس سال پر حاوی ہے ۔ پھر آپ کے شاگرد جو بعد میں مدرس ، لکچرر ، پروفیسر یا معلمِ دین...
بنے وہ اسلامی تعلیمات کو آپ کے قائم کردہ خطوط پر پرجوش انداز میں آگے بڑھا رہے ہیں ۔ تعلیم کے لحاظ سے آپ کا نام دارالعلوم اور عثمانیہ یونیورسٹی کالج میں نمایاں رہا ہے ۔ طالب علموں کو محنت اور شفقت کے ساتھ تعلیم دینے میں اور درس کی تفہیم میں آپ کو عظیم مہارت حاصل تھی ۔ طویل سلسلہ ملازمت میں آپ نے اپنے شاگردوں پر تعلیم اور کردار کا عمیق اثر چھوڑا ہے ۔ جامعہ عثمانیہ کی ملازمت کے زمانے میں جامعہ کی تعلیم کے قطع نظر دیگر علومِ دینی میں جو شاملِ درس نہ تھے ، آپ کا حلقۂ درس علحدہ رہتا تھا ۔ جامعہ کے پروفیسر اور لکچرریہ بھی ، مثلاً مولانا مناظر احسن اور مولوی الیاس برنی وغیرہ تک آپ سے ان حلقہ ہائے درس میں استفادہ کرتے تھے ۔ بہر حال آپ نے اپنے زمانۂ ملازمت میں ایک اثر اپنے شاگردوں پر چھوڑا ہے ....
”...مولوی عبد القدیر صاحب صدیقی کی تعلیم کا سلسلہ صرف کالج تک محدود نہ تھا ، بلکہ گھر پر بھی جاری رہا ، اور اب تک جاری ہے ۔ حدیث ، تفسیر ، قرأت اور دیگر علوم کے طالب علموں کو گھر پر تعلیم دینے میں آپ نے کبھی تامل نہ کیا ۔ تعلیم معمولی سطح کی نہیں ہوتی بلکہ وہ تحقیق پر مبنی ہوتی ہے ۔ طالب علم ان سے اہم معلومات حاصل کرتا تھا ۔ مشکل مسائل کو آسان طور پر سمجھا دینے کا ملکہ آپ کو حاصل ہے ...“
مولوی حافظ محمد مظہر صاحب ، نائب صدر حیدر آباد ایجوکیشنل کانفرنس - ”دارالعلوم کے سپوت“ ، سلسلہ مطبوعات ادارہ ادبیات اردو شمارہ ۱۷۲ - ۱۹۵۳ء
وظیفہ کے بعد بھی کوئی تیس سال گوشہ نشین رہ کر بھی طلباء سے ربط قائم رکھے ہوے رہے اور اپنی مشکلات میں آپ سے رجوع کرنے والے محققین کی خاموشی اور اخلاص سے رہنمائی فرماتے رہے ۔ اس طرح آپ کی تحقیقات کافی حد تک آپ سے مستفید ہونے والے محققین کی تصانیف میں پوشیدہ رہ کر شایع ہوتی رہیں آپ کی شخصیت کا یہہ پہلو ایسا ہے جس کی بنا پر ہم کہہ سکتے ہیں کہ آپ اپنی علمی زندگی میں بھی فقیر منش رہے ۔ آپ کی اپنی چھوٹی بڑی تصانیف کا ذکر آگے آتا ہے ۔
گویا یہہ آپ کا کارنامہ خدمت اور اشاعتِ تعلیماتِ اسلام کوئی ستر سال تک جاری رہا ۔ یہہ کوئی معمولی بات نہیں ہے ۔ اس کی افادیت و اہمیت کا اندازہ اس بات سے ہوتا ہے کہ شعبۂ تعلیم و تدریس کی حد تک پاکستان نے اپنے قیام کے ابتدائی دور میں عثمانیہ یونیورسٹی کے چھوڑے ہوئے آثار یعنی اس کے فارغ التحصیل طلباء اور تراجم ، تالیفات ، اس کے وضع کردہ اصطلاحات نیز مختلف شعبوں سے وظیفہ پر سبکدوش ہونے والے اساتذہ کی خدمات سے بڑی حد تک استفادہ کیا ۔
اب بھی عربستان ، انگلینڈ اور امریکہ کے ہر بڑے شہر میں عثمانیہ یونیورسٹی کے طلبا موجود ہیں جو ایک خاص اسلامی خدمت کا مزاج رکھتے ہیں یہہ کارنامہ ان اکابرین کا رہینِ منت ہے جنہوں نے عثمانیہ یونیورسٹی کے ابتدائی استحکام میں خوب کوشش کی تھی جس میں اسلامی تعلیمات کو فروغ دینے میں مولانا عبد القدیر صدیقی اپنا ایک مقام رکھتے تھے ۔
عثمانیہ یونیورسٹی نے تمام ہندوستان سے نامور اساتذہ کو جمع کیا تھا جو ایک بڑا کارنامہ اور علم کی خدمت تھی ۔ حضرت کے ہم عصر اساتذہ میں کئی نامور لوگ جمع تھے جن میں بعض دارالعلوم کالج سے ابتداً تعلق رکھتے تھے ۔ چند نام درج ذیل ہیں :
• مولانا سید شیر علی صاحب — علم الکلام ، شعبہ دینیات
• مولانا عبد الواسع صاحب — تفسیر ، شعبہ دینیات
• مولانا مفتی عبد اللطیف صاحب — فقہ ، شعبہ دینیات
• پروفیسر الیاس برنی — صدر شعبہ معاشیات
• مولانا سید مناظر احسن گیلانی — شعبہ دینیات ، بعد میں صدر شعبہ ہوئے ۔
• مولانا عبد المقتدر صاحب صدیقی — شعبہ دینیات
• ڈاکٹر سید عبد اللطیف — شعبہ انگریزی
• پروفیسر خلیفہ عبد الحکیم — شعبہ فلسفہ
• پروفیسر وحید الدین سلیم — شعبہ اردو
• بابائے اردو مولوی عبد الحق — شعبہ اردو
• ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور — شعبہ اردو ، بعد میں صدر شعبہ ہوئے ۔
• پروفیسر ہارون خان شروانی — صدر شعبہ تاریخ (ان کا تقرر ۱۹۳۱ء میں حضرت کے وظیفہ سے ایک سال قبل ہوا)
• ڈاکٹر میر ولی الدین — شعبہ فلسفہ ، بعد میں صدر شعبہ ہوئے ۔
• مولانا سید ابراہیم ادیب — شعبہ عربی
• ڈاکٹر قاری سید کلیم اللہ حسینی — شعبہ فارسی ، بعد میں صدر شعبہ ۔
دیگر ہم عصر اساتذہ میں حسب ذیل علماء کے نام بھی ملتے ہیں : مولانا احمد حسین ، علامہ شمسی (فارسی) ، تاج الدین صاحب ، مولانا سید غلام نبی ۔
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کی تصانیف بصورت کتب و رسائل اور مضامین کا شمار پچاس سے متجاوز ہے ۔ اہم تصانیف میں : تفسیر صدیقی ، الدین ، حکمت اسلامیہ ، ترجمہ و شرح فصوص الحکم ، اصول اسلام ، معیار الکلام ، المعارف ، حقیقت بیعت ، سماع ، اعجاز القرآن ، نظام العمل فقراء شامل ہیں ۔ نظم میں بھی آپ کا مجموعہ کلام ”کلیاتِ حسرت“ شایع ہو چکا ہے ۔ عربی کی لغت بھی آپ نے مرتب فرمائی ۔
ان کتب و رسائل کا تعارف مولوی محمد انوار الدین صدیقی نے اپنی کتاب ”خوانِ یغما“ میں پیش کیا ہے جس میں سنینِ اشاعت بھی دیئے گئے ہیں ۔ اوائل ۱۳۳۰ھ سے حضرت بحر العلوم کی کتابیں اور مضامین شایع ہوتے رہے جن کی حسبِ ضرورت طباعت و اشاعت حسرت اکیڈمی سے اب بھی ہوتی رہتی ہے ۔
فہرستِ تصانیف کے لئے ملاحظہ ہو ضمیمہ ۔
اشاعت : رسالہ درسِ قرآن ، رسالہ القدیر ، ادارہ اشاعتِ تفسیر صدیقی ، کراچی ، حسرت اکیڈمی - حیدر آباد
حضرت عبد القدیر صدیقی کی بہت اہم تصنیف ہے جو ۱۹۴۰ء کے دہے میں تکمیل کو پہنچی اور رسالہ درس القرآن میں (۲۲) پاروں تک اور اس کے بعد رسالہ القدیر...
میں بھی چھپی ۔ مکمل تفسیر چھ جلدوں میں پاکستان سے ۱۳۷۴ تا ۱۳۹۲ھ چھپی ۔ اب دوسری اشاعت کی تیاری جاری ہے ۔
حضرت نے اس تفسیر میں ہر آیت کے الفاظ اور محاوروں کے الگ الگ معنیٰ دے دیئے ہیں جس سے غیر عربی داں کو بھی آسانی کے ساتھ قرآنی عربی سمجھ میں آنے لگتی ہے ۔ یہہ بڑی مفید اور خصوصی بات ہے جو آجکل کی عام تفاسیر میں نہیں ہے ۔ طرزِ بیان موثر ، دلکش اور دلنشین ہے ۔ آیات کا باہمی ربط بھی بتایا گیا ہے ۔ پوری تفسیر کوئی (۴۰۰۰) سے زائد صفحات پر مشتمل ہے ۔ جگہ جگہ ”صاحبو!“ کے پیراگراف ہیں جن میں اہم امور پر خاص توجہ دلائی جاتی ہے ۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ استادِ کامل کے سامنے پڑھنے والا پڑھ رہا ہے اور اثر لے رہا ہے ۔ اصولِ اسلام و عقائد بالکل کھلے الفاظ میں تشریح فرما دیئے ہیں ۔ مغرب زدہ مرعوب ذہنیت یہاں نہیں ملتی البتہ اسلام کی ہمہ گیری اور عظمت دلنشین ہوتی جاتی ہے ۔
یہہ تفسیر نہ صرف عام مسلمانوں کے لئے مفید ہے بلکہ تفسیر کے نصاب میں شامل کئے جانے کے قابل ہے اور اساتذہ قرآن کے لئے ناگزیر ہے ۔
مسلم یونیورسٹی پریس ، علی گڑھ ، ۱۹۲۹ء
تصوف کے مختلف اصطلاحات کو مختلف زمانوں میں علماء نے استعمال کئے ہیں ان کو جمع کر کے آپ نے خاص انداز میں جامع تشریح کی ہے جس سے الجھاوے دُور ہوتے ہیں اور مسائل آسانی سے ذہن نشین ہو جاتے ہیں ۔ تصنیف درمیانی ضخامت کی ہے لیکن ہر لفظ ایک وسیع مضمون پر حاوی ہے اس کو استاد کے پاس پڑھنا ضروری ہے ۔
عثمانیہ یونیورسٹی پریس ، ۱۹۳۵ء
حضرت شیخ محی الدین ابن العربی کی مشہور تصنیف کو حضرت نے اپنی علمی کاوش سے ترجمہ اور تشریح کے ساتھ ساتھ شیخ کی طرزِ تحریر کی وجہ سے جو غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں ان کا ازالہ کیا ہے ۔ جہاں مناسب ہو وہاں اپنا نقطہ نظر ، دوسرے ائمہ معرفت کے اقوال اور خود شیخ کے عقائد جو ”فتوحات مکیہ“ میں تحریر کئے ہیں ، ان کو حسبِ ضرورت لکھ کر آپ نے اس مشہور کتاب کے فیض کو عام کیا ۔
طباعت از مصنف - شمس الاسلام پریس ، ۱۹۳۳ء
تمام اہم مسائل پر قرآن اور حدیث کو یکجا کیا ہے ۔ یہہ کتاب عثمانیہ یونیورسٹی کے نصاب میں داخل رہی ہے ۔ اپنی طرف سے آپ نے اس میں کچھ نہیں لکھا ہے لیکن جو ابواب اور عنوانات قائم کئے گئے ہیں ایک اعلیٰ فکر و تحقیق کا ثبوت دیتے ہیں ۔ علماء کے علاوہ ہر طالبِ حق کے لئے اس کتاب میں جمع کی گئی قرآنی آیات و احادیث کا جاننا ضروری ہے ۔ اس کتاب کے پہلے حصہ ”کتاب العلم“ کا آپ کے فرزند ہی نے ترجمہ و تفسیر فرمائی تھی جو حسرت اکیڈمی سے شائع ہو چکی ہے ۔ اردو داں حضرات مستفید ہو سکتے ہیں ۔
حیدر آباد اکیڈیمی ، ۱۳۶۱ھ
حضرت قبلہ کا مقالہ ”مسئلہ عدمِ نسخِ قرآن“ مقالاتِ علمیہ حیدر آباد اکیڈمی سے ۱۳۶۱ھ میں شائع ہوا جس میں آپ نے ثابت کیا کہ قرآن کی کوئی آیت منسوخ نہیں ۔
حضرت لکھتے ہیں :
”...آیاتِ قرآنی کے ناسخ ہونے میں مفسرین کے اختلاف کا نتیجہ یہہ...
ہوا کہ بعض کے پاس آیاتِ احکام میں سے آدھے ناسخ و منسوخ ہیں ۔ چنانچہ اس موضوع پر بڑی بڑی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔ ابن العربی نے اس تعداد کو گھٹایا ۔ حضرت امام جلال الدین سیوطی نے منسوخ آیتوں کی تعداد (۲۱) تک مانی ۔ حضرت شیخ احمد بن عبد الرحیم شاہ ولی اللہ نے صرف (۴ - ۵) تک مانی .... میرے خیال میں قرآن کا کوئی حکم ، کوئی آیت منسوخ نہیں ... شاہ صاحب نے ان (۲۱) آیتوں کے نسخ کے جوابات دیئے ہیں ان کی تفصیلی شرح میں نے ایک مستقل رسالہ میں کی ہے ۔ اس موقع پر صرف غلط فہمی کے اسباب مجمل طور پر بیان کروں گا اور ان پانچ آیتوں کو بھی نسخ کے جھگڑے سے نکال لوں گا جن کو شاہ صاحب بھی منسوخ ماننے پر مجبور ہوئے ۔ اس طرح ان کے علمی خاندان کا ایک شخص ان کے مقصد کو پایۂ تکمیل تک پہنچا دے گا ۔“
اس مقالہ کی طباعت پر علمائے اسلام نے اظہارِ ممنونیت کیا ۔
ایک باذوق طالبِ علم کے لئے حضرت کی تصانیف میں سے المعارف ، اصولِ اسلام ، اعجاز القرآن ، نظام العمل فقراء ، التوحید ، سماع ، وصیت و وراثت اور یقیناً کلیاتِ حسرت (آپ کے کلام کا مجموعہ) پڑھنا ضروری ہے ۔
درس و تدریس کا طویل زمانہ ایسا رنگ لایا کہ ایک طرف تو یونیورسٹی اور کالجوں کے اکثر اساتذہ آپ کے شاگردوں میں سے ہوئے اور دوسری طرف اکثر خانوادوں کے جانشین آپ کے حلقۂ اثر میں آئے اور آپ سے فیض یاب ہوئے ۔ ذیل میں چند اقتباسات درج کئے جاتے ہیں جس سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا مقام علماء کے نزدیک کس درجہ بلند تھا ۔ اور آپ کو اپنے عہد کا ”استاذ العلماء“ کہنا بالکل درست تھا ۔
”ہم عصر علمائے کرام حضرت اقدس کے سامنے جب حاضر ہوتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ ابھی دریائے علم کے یہہ ابتدائی شناور ہیں جو دریا کے کنارے کھیل رہے ہیں ....“
حضرت سید محمد بادشاہ حسینی — معتمد مجلسِ علمائے دکن ۔
”جب ہم دمشق پہنچے تو بہت سوں نے ہم سے کہا کہ علامہ بدر الدین سے ضرور ملیں ، جو اتنے بڑے با اثر پیر اور عالم تھے کہ فرانسیسی گورنر تک ان سے ملاقات کرنے کے لئے آتے تھے ... ہم جا کر حضرت علامہ بدر الدین سے ملے اور اپنے رفیقِ خاص علامہ عبد القدیر صاحب کو بھی ملوایا ۔ حضرت بدر الدین ان کی علمیت سے اس درجہ متاثر ہوئے کہ باہر چل کر اپنے مریدوں میں اعلان کر دیا کہ دمشق میں علم کا آفتاب طلوع ہوا ہے ۔ اپنی تصنیف و تالیف کے متعلق مشورے کر لو ورنہ ناقدری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اچھے بندوں کو دمشق نہیں بھیجے گا ...“
مولانا الیاس برنی — سفرنامہ حج ، صراط الحمید ۱۹۲۷ء
”میرے والد ماجد کا انتقال ۱۹۲۵ء کے اواخر میں ہوا ۔ مولانا سے آخری ملاقات میں انہوں نے فرمایا تھا کہ :\n’مولانا ! اب میں جسدِ خاکی چھوڑ رہا ہوں ۔ لیکن خوش ہوں کہ میرے بچے کو (یعنی خود مجھے) اچھی صحبت میں چھوڑ رہا ہوں‘ ۔\nمجھے مولانا کی یہہ صحبت چالیس سال سے زیادہ حاصل رہی ۔“
”...ان کے علم و فضل کے متعلق صرف اتنا کہوں گا کہ زندگی نے مجھے بہت سارے مواقع عطا کئے ہیں کہ میں اپنے زمانے کی فاضل ترین شخصیتوں سے ملا اور ان کے علم و فضل اور ان کی قدر و قیمت کا اندازہ کر سکا ۔ لیکن کسی پس و پیش کے بغیر میں یہہ کہوں گا کہ کسی موضوع پر بھی بحث کے دوران مجھے وہ خوشی حاصل ہوتی تھی جو کسی اور کی صحبت میں ، میں نے ایسی خوشی کبھی نہیں محسوس کی ۔“
”ان کی شخصیت ایسی جامع واقع ہوئی تھی کہ وہ سخت سے سخت توہم پرست کو بھی اس کے جذبات مجروح کئے بغیر حقائق سے روشناس کر دیتے ۔ ساتھ ہی جدید طرز کے مفکرین و محققین کو بھی کسی مسئلہ میں اپنے خاص اندازِ تفہیم سے مطمئن فرما دیتے ۔“
”...فرد کی حیثیت سے ان میں وہ تمام صفتیں موجود تھیں جو قرآنِ حکیم نے صالحین کے لئے بیان فرمائی ہیں ...“
ڈاکٹر سید عبد اللطیف — پروفیسر انگریزی ، جامعہ عثمانیہ
حضرت مولانا عبد القدیر صدیقی حسرت ان بزرگانِ ملت میں سے تھے جو صدیوں بعد ہی کسی ملک میں پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ کوئی...
”...پیشہ ور صوفی نہ تھے اور نہ موجودہ عہد کے بعض نام نہاد صوفیوں کی طرح کسبِ معاش و شہرت کی خاطر تصوف و عرفان کی طرف مائل ہوئے تھے ۔ وہ اصل میں ایک جید عالم بلکہ بحر العلوم اور علومِ دینیات کے استاذ الاساتذہ تھے .....“
ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور — صدر شعبہ اردو ، عثمانیہ یونیورسٹی
ڈاکٹر غلام دستگیر رشید اپنی طالب علمی کے زمانہ میں حضرت قبلہ سے جو ربط تھا بیان کرتے ہیں :
”جب تعلیم کے باضابطہ اوقات سے فرصت ملتی تو آل سینٹس چرچ کے قریب کی منزل ، جو اس وقت ”دینیات منزل“ کے نام سے موسوم تھی ، حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی صحبتِ مبارک میں حاضری ہوتی ۔ علم و فضل کے آفتاب و ماہتاب جمع ہوتے ۔ حضرت مولانا مناظر احسن گیلانی سے خاص ربط تھا ۔ پھر حضرت الیاس برنی کی صحبتِ بابرکت کی اجازت ملی ۔ دونوں کو حضرت علامہ عبد القدیر صدیقی سے نسبتِ خاص تھی ۔ مولانا حسرت شعبہ کے صدر بھی تھے ۔ وہ دونوں حضرات (مولانا مناظر و مولانا الیاس) حضرت قبلہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیضانِ علم و معرفت کے لئے رجوع کرتے ۔ اس لئے بھی کثرت سے اس بحر العلوم کے کنارے پر سیر کا موقع نصیب ہوتا — یَخْرُجُ مِنْهُمَا اللُّؤْلُؤُ وَالْمَرْجَانُ کا ایک عالم پیشِ نظر ہوتا ...“
پروفیسر غلام دستگیر رشید — ماخوذ از ”العرفان“ مرتبہ مولوی انوار الدین صدیقی
”مولوی قاضی عبد الصمد صاحب فاروقی جو خود بھی ایک بلند پایہ عالم اور ممتاز صوفی تھے اپنے احباب کی محفلوں میں فرمایا کرتے تھے کہ حضرت خواجہ گیسو دراز کے بعد دکن میں حضرت مدظلہ عبد القدیر صدیقی کے برابر کوئی ظاہر و باطن کا اس قدر جامع کمالات بزرگ نہیں گزرا ۔“
”یادِ حسرت آیات“ مرتبہ ڈاکٹر ضیاء الحق
”وہ میرے استاد تھے ، میرے والد مرحوم کے استاد تھے اور میرے دادا مرحوم کے چھوٹے بھائی کے ہم درس تھے ۔ جس وقت میں نے ڈاکٹریٹ کی ڈگری لی تو خوش خبری سنانے کے لئے مولانا مرحوم کی خدمت میں حاضر ہوا .... مولانا نے مجھے گلے سے لگا لیا اور میرے کام کو سراہتے ہوئے کہا : ’یوسف ! یہہ سب ڈگریاں اور کام انتہا نہیں بلکہ ابتداء ہے ، اب یہاں سے تمہارا اصلی تحقیقی کام شروع ہو گا .... !‘“
ڈاکٹر یوسف الدین — صدر شعبہ ثقافت ، جامعہ عثمانیہ
”ایک مرتبہ عثمانیہ کالج کے ایک پروفیسر (مولانا مناظر احسن گیلانی) جلسہ میں مسئلہ ختمِ نبوت پر دھواں دھار تقریر کر رہے تھے ۔ دورانِ تقریر بے اختیار بول اٹھے کہ ’یہہ میری ساری تقریر ان چند مختصر سے مختصر جملوں کی تشریح ہے جو کل ہی مولانا عبد القدیر نے فرمائے تھے‘ ۔“
مولانا محمد صدیق صاحب رمزؔ محمودی — رسالہ القدیر ۱۳۸۱ھ
”علوم و فنون میں آپ کے شاگرد نہ صرف ہزاروں عوام تھے بلکہ آپ استاذ العلماء...
”...تھے کہ اکثر علما اور مشائخ نے آپ کے آگے زانوئے شاگردی طے کیا ہے ۔ میرے والد بزرگوار حضرت مولانا سید محمد شاہ صابر حسینی صاحب قبلہ علیہ الرحمہ سے آپ کو بہت محبت تھی اور آپ کے خاص شاگردوں میں سے تھے ۔ حضرت مرحوم کی اس ناچیز پر بھی بڑی شفقت تھی اور مجھ کو بھی حضرت کی شاگردی کا شرف حاصل ہے ۔“
جناب سید قطب الدین حسینی صاحب صابری — سجادہ نشین حضرت شاہ خاموشؒ ، رسالہ القدیر - ذی الحجہ ۱۳۸۱ھ
”غور کیا جائے تو جامعہ عثمانیہ میں حضرت مدظلہ نے تقریباً پینتیس سال پروفیسر و صدر شعبہ دینیات کی حیثیت سے خدمت انجام دی ۔ سینکڑوں نہیں ہزاروں ہی طلبا فارغ التعلیم جامعہ عثمانیہ ہو کر یورپ اور امریکہ سے اعلیٰ فنی ڈگریاں لیں ۔ نہ صرف ہند و پاکستان بلکہ یورپ میں اپنا امتیاز حاصل کیا ۔ چنانچہ ڈاکٹر رضی الدین صاحب لاہور میں امیرِ جامعہ ہیں ، ڈاکٹر حمید اللہ فرانس یونیورسٹی میں صدر شعبہ اسلامیات ہیں ۔ اس کے علاوہ یورپ اور مصر اور عراق کے علماء آپ کے تبحرِ علمی کے معترف ہیں ...“
محمد احمد اللہ احمد — مدیر القدیر ، ماہنامہ القدیر ۱۳۸۰ھ
علمِ حدیث میں آپ کی ایک کتاب ”الدین“ کے نام سے عثمانیہ یونیورسٹی کے نصاب میں شامل رہی ہے ۔ اس کتاب میں جو ابواب اور عنوان قائم فرمائے گئے ہیں ان کے بارے میں دیوبند کے ایک بڑے حاذق عالم مولوی معراج الحق صاحب مدرس دارالعلوم دیوبند مجھ سے...
”...فرماتے تھے کہ بخاری شریف میں جس غور و فکر اور تحقیق اور توثیق کے ساتھ تراجم اور عنوانات قائم کئے گئے ہیں وہی اندازِ فکر مولانا کا اس کتاب میں تھا ....“
جناب حافظ محمد حامد صدیقی قادری — فاضل دیوبند ، پروفیسر جامعہ عثمانیہ
”...آپ کی ذہانت اور محنت کے اساتذہ معترف تھے ۔ تحریر اور انشا پردازی میں اچھے ہی رہے ۔ شاعری میں بھی دخل ہے اور اچھا دخل ہے اور زیادہ تر حمد و نعت اور صوفیانہ شاعری پر اکتفا کیا ۔ عملاً اردو ، فارسی اور عربی نظم و نثر ، سب کی تحریر میں آپ کو کمال حاصل ہے ۔ ادب ، معقول و منقول سب میں آپ کا پایۂ علم بڑا ہی بلند و بالا ہے ۔ علم کو علم کے لحاظ سے حاصل کیا ، علم ہی کی خدمت میں اپنی عمر گزار دی ۔ ہندوستان بلکہ دنیائے اسلام کے جید اور ہمہ داں علما میں آپ کا شمار ہے ۔ علوم و فنون کے ساتھ ضروریاتِ زمانہ حال اور قومی معاملات سے بھی بیگانہ نہیں ہیں ۔ واقفیت کے ساتھ اصابتِ رائے بھی رکھتے ہیں ۔ اپنے شاگردوں کو حالاتِ زمانہ و مجبوریاتِ قومی سے بھی متاثر فرماتے ہیں ۔“
”مختصر یہہ کہ آپ کی ذاتِ عالی علمائے حیدر آباد کے لئے قابلِ نازش ہے ، اور موجود حلقۂ علماء آپ کی بزرگی و تبحر کا معترف ہے اور آپ سے مستفید ہوتا رہتا ہے ....“
مولوی حافظ محمد مظہر — نائب صدر حیدر آباد ایجوکیشنل کانفرنس ، ”دارالعلوم کے سپوت“ ، سلسلہ مطبوعات ادارہ ادبیات اردو شمارہ ۱۷۲ ، طباعت ۱۹۵۳ء
• ۱۔ اسلام
• ۲۔ حبِّ رسول
• ۳۔ علومِ دین کے مآخذ
• ۴۔ حالاتِ حاضرہ
• ۵۔ راہِ عمل
• ۶۔ خصوصی تعلیماتِ قدیری
[تصویر مبارک : حضرت بحر العلوم محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرت رحمۃ اللہ علیہ دورانِ تدریس مسندِ علم پر رونق افروز ہیں]
ایک ایسے بڑے عالمِ دین کی تعلیمات کو ، کہ جس نے خود بہ نفسِ نفیس ساٹھ ستر سال ظاہری و باطنی علوم کی تعلیم دی ہو ، اور پچاس سے زیادہ کتابیں تصنیف کی ہوں ، ایسے عالم کی تعلیمات کو ایک مختصر سے رسالہ میں جمع کرنے کی کوشش کرنا یا قارئین کو یہہ تاثر دینا کہ یہی حضرت بحر العلوم کی تعلیمات یا ان کا خلاصہ ہے ، یہہ بڑی نا انصافی اور جسارت ہے ۔
ڈاکٹر سید وحید الدین ، صدر شعبۂ فلسفہ جامعہ عثمانیہ نے ۱۹۵۹ء میں حضرت قبلہ کو امریکہ سے خط لکھا کہ جا بجا ان کے توسیعی لکچر مقبول ہو رہے ہیں اور انہیں اپنے دورۂ امریکہ میں حضرت قبلہ ہی کی دعاؤں سے کامیابی ہو رہی ہے ۔ حضرت نے اس کے جواب میں دعائیں لکھیں اور لکھا :
”...ہمارے گھر کا انڈا ہزاروں کو بکتا ہے ۔ چوزہ تو لا قیمت ہے ۔ ہمارا مرغ بانگ دیتا ہے ، سوتوں کو اٹھاتا ہے ۔ خدا کرے اس کی بانگ کی آواز دور دور تک جائے اور یقین بن کر لوگوں کے دلوں میں گھسے ، گم کردہ راہوں کو راستہ دکھائے .....“
چنانچہ آپ کی تصانیف سے چند عام فہم عنوانات پر اقتباسات اسی غرض سے لئے گئے ہیں کہ ”بانگ“ کا کام دیں ، سوتوں کو اٹھائیں اور گم کردہ راہوں کو راستہ...
دکھائیں ۔ فقہی اور اختلافی مسائل یا ادق اصطلاحات والے مضامین کو اس میں شامل نہیں کیا گیا ہے تاکہ عام آدمی کے لئے زیادہ سے زیادہ استفادہ کا موقعہ رہے ۔ اس رسالہ کا مقصدِ اصلی (MAIN THEME) ہی تقویٰ کی طرف توجہ دلانا ہے ، زیادہ تر عنوانات اسی طرف راغب کرنے والے ملیں گے ورنہ حضرت بحر العلوم ایسے استاد تھے کہ ہر فن میں درجہ کمال رکھتے تھے ۔ ان فنون میں آپ کے درجۂ مہارت کو سمجھنا اور پیش کرنا علماء اور آپ کے شاگردانِ خاص ہی کا کام ہے ۔
اجمیر شریف کے سجادہ نشین صاحب حیدر آباد تشریف لائے تھے ۔ قدیری متعلقین سے کہنے لگے کہ حضرت جو کچھ فرمائیں اس کو لکھ لیا کریں ۔ اس لئے کہ دنیا میں فقیر بھی ملیں گے اور عالم بھی ملیں گے ، لیکن فقیری اور علم دونوں کا ایک جگہ بدرجۂ اتم جمع ہونا مشکل ہے اور یہہ بات حضرت میں موجود ہے ۔ (بروایت ثناء اللہ خاں شاہ قدیری)
قارئین کو درج ذیل عنوانات سے حضرت بحر العلوم کی تعلیمات کا ایک اندازہ ضرور مل سکے گا اور امید ہے کہ ان سے اصل تصانیف کی طرف رجوع کرنے کی تحریک ملے گی ۔ مرتب کو جہاں اپنی بے بضاعتی کا اعتراف ہے وہیں یہہ یقین بھی ہے کہ آپ کی تحریریں خود یقین بن کر لوگوں کے دلوں میں اتریں گی اور طالبانِ حق کو راستہ دکھائیں گی ......
”صاحبو ! دینِ اسلام ایک مکمل اور عام دین ہے ۔ اس کا مقصدِ اعلیٰ توحید اور خدا کو ایک ماننا ہے ۔ اسلام نہ کسی خاندان سے خاص ہے نہ اس میں ذات پات کا جھگڑا ہے ، نہ کسی زبان سے خصوصیت رکھتا ہے ۔“
اسلام توحید کے ساتھ مکارمِ اخلاق کی تعلیم دیتا ہے ۔
اسلام کسی خاص ملک میں محبوس نہیں ہو سکتا ۔ اس میں تہذیبِ نفس اور مکارمِ اخلاق کے سوا دیوانی اور فوجداری ہر قسم کے قوانین موجود ہیں ۔ اسلام حریت اور مساوات کو پیدا کرتا ہے ۔ عورتوں کو بھی صاحبِ ملک اور توریث مانتا ہے ۔ عورتوں کی آزادی کے لئے اس میں خلع کا مسئلہ بھی ہے ۔ اسلام میں دوسروں کو قتل کرنا تو ایک طرف کوئی شخص خود کشی بھی نہیں کر سکتا کیونکہ اسلام سکھاتا ہے کہ تم خود اللہ کی ملک میں ہو اور اس کو خلافِ حکمِ خدا ضائع نہیں کر سکتے ۔
”اسلام ایک دریائے نا پیدا کنار ہے ، جس میں غوطہ مار کر سب پاک ہو جاتے ہیں کوئی ذرا یہہ تو بتا دے کہ ساری دنیا کے لئے کونسا مذہب خدا نے بھیجا ہے ۔ ہندوؤں کے پاس تو یہہ ہے کہ اگر کوئی وید کو سن لے تو سیسہ پگھلا کر اس کے کان میں ڈالنا چاہئے ۔ مجوسی یا پارسی مذہب میں بھی تبلیغ نہیں ، لہٰذا وہ بھی کسی کو پارسی مذہب میں ملا نہیں سکتے ۔ یہودیوں کا مذہب اب بھی غیر تبلیغی ہے اور بنی اسرائیل کے علاوہ...“
اور کوئی یہودی بن نہیں سکتا ۔ جناب عیسیٰ علیہ السلام بھی بنی اسرائیل میں سے تھے اور موسوی مذہب کے پابند تھے ۔ کسی (غیر اسرائیلی) نے آپ سے کوئی مسئلہ پوچھا تو آپ نے فرمایا میں بیٹوں کی روٹی کتوں کے سامنے نہیں ڈالنا چاہتا ۔ لہٰذا عیسائی مذہب بھی تمام اقوام کے لئے نہیں ہے ۔ كَافَّةً لِلنَّاسِ اور تمام اقوامِ عالم کے لئے صرف اسلام ہے ۔
مسلمانوں کی دیکھا دیکھی آریاؤں اور پروٹسٹنٹ عیسائیوں نے اپنے مذہب کے خلاف دوسروں کو اپنے مذہب میں ملانا شروع کر دیا ہے ۔ وہ اپنی دانست میں مسلمانوں کے خلاف کرتے ہیں مگر رفتہ رفتہ بے ارادہ اور بے اصول اسلام کو اختیار کئے چلے جا رہے ہیں ، اور اپنے مذہب کو خیر باد کہہ رہے ہیں ۔ ان شاء اللہ ایک دن ایسا آئے گا کہ اسلام کی حقیقت ظاہر ہو جائے گی اور ساری دنیا یہی مکمل مذہب اختیار کرنے پر مجبور ہو جائے گی ۔
میں یقین سے کہتا ہوں اے مخالفینِ اسلام ! تم قرآن کو دیکھو اور اس کو نظرِ تعمق سے دیکھو ، تمہارے دل میں تمہارے مذہب کی وقعت باقی نہ رہے گی ۔ تم اس (قرآن) سے بھاگو گے مگر وہ تم کو کب چھوڑتا ہے ، تمہارے کانوں سے تمہاری آنکھوں سے تمہارے دل میں اترے گا ۔ تمہارے دماغ میں بس جائے گا ۔ تم مجبور ہو گے کہ اپنے مذہب کی اصلاح کرو ۔ مگر کس کے اصول کی پابندی کے ساتھ ؟ اسلام کے !
یہہ آبِ حیات ہے ۔ تمہارے مُردہ دلوں کو زندہ کر دے گا ۔ تم اپنے مسلم ہونے سے انکار کئے چلے جاؤ ، مگر دنیا شہادت دے گی ، پکارے گی ، چلا اٹھے گی کہ یہہ صورت و شکل اسلام کی ہے ۔ اس کی آنکھیں ہیں مگر افسوس ! آنکھوں میں نور نہیں ، زبان ہے مگر اس میں لکنت باقی ہے ، ہاتھ پیر ہیں مگر شل ہیں ۔ تم اسلام سے بھاگو ، خوب بھاگو ، مگر وہ تم کو کب چھوڑتا ہے ۔ تم کو چھاتی سے لگا لے گا ، اپنا دودھ پلائے گا اور تم کو اپنا بیٹا بنا لے گا ۔
”بہر حال کامل دین اگر ہے تو اسلام ہی ہے ۔“
”ہمارے ان مباحث سے آپ کو معلوم ہو گیا ہوگا کہ اسلام دنیا سے تفرقہ اور پریشانی دفع کرنا چاہتا ہے ۔ خدا ایک ، رسول ایک ، مذہب ایک ، قانون ایک اور پھر ایسا سیدھا سادھا مذہب کہ عقلِ سلیم مجبور ہے کہ اس کو قبول کرے ۔ اسلام تمام عالم کو ایک انسان بنا دیتا ہے جس کو انسانِ کبیر کہتے ہیں ۔ اگر کسی کی آنکھ دکھے یا سر میں درد ہو یا کوئی اور عضو کو تکلیف پہنچے تو اس کا اثر تمام دیگر اعضاء پر بھی پڑتا ہے اور تمام جسم بیمار ہو جاتا ہے ۔ اسی طرح تمام افرادِ انسانی میں ہمدردی کی ضرورت ہے ۔ ہر ایک کو دوسرے کی تکلیف سے متاثر ہونا چاہئیے اور دوسرے کی تکلیف کو اپنی تکلیف سمجھنا چاہیے ۔ اگر جسم کے ایک حصہ میں بیماری ہو تو انسان کو تندرست نہیں کہہ سکتے ۔ اسی طرح کسی قوم یا کسی فرد کو کوئی نقصان پہنچے تو دنیا کا نظامِ تمدن درست نہیں سمجھا جائے گا ۔ یہہ ہے اسلام کی روح .... !“
اپنے ایک طویل مضمون ”دینِ فطرت“ میں اسلام کی عظمت ، ہمہ گیری اور اس کے صلح پسند اصول کے بارے میں فرماتے ہیں :
اس کے صلح پسند اصول کے بارے میں فرماتے ہیں :
”ہماری تقریرِ بالا سے آپ صاحبوں کو واضح ہو گیا ہو گا کہ :
۱- اسلام کسی ملک یا خاندان یا رنگ یا زبان سے خاص نہیں ۔
۲- اسلام ایک عظیم الشان تہذیب و اخلاق و اتحاد کا حامل ہے ۔
۳- اسلام ہر طرح سے جائز طور پر کمانے کی اجازت دیتا ہے ۔ مگر غریبوں کی امداد بھی اس کے پیشِ نظر ہے ۔
۴- اسلام میں مساوات بھی ہے اور بڑے کو بڑا ماننا بھی ہے ۔
۵- اسلام میں تعظیم اور عبادت میں تمیز کرنا ضروری ہے ۔
۶- اسلام میں اقتدارِ اعلیٰ اور اس کی اطاعت کا بڑا لحاظ کیا گیا ہے جس کے بغیر تنظیم ممکن نہیں ۔
۷- اسلام کی تعلیم میں پیغمبر کے سوا کوئی معصوم نہیں ۔
۸- خدائے تعالیٰ کی مرضی صرف پیغمبر کے ذریعہ معلوم ہو سکتی ہے ۔
۹- اسلام کے قوانین کلی ہیں ، مگر خدا نے جن کو دین کی سمجھ اور تفقہ عطا کیا ہے ان کو مقاصدِ اسلام (SPIRIT OF ISLAM) کے مطابق استنباط و اجتہادِ مسائل کی اجازت بھی دی گئی ہے ۔
۱۰- اسلام کا اصل اصول اور اس کی روح توحید ہے ۔
۱۱- اسلام تمام افرادِ انسانی کو خدا کی بندگی اور اس کی اطاعت کی طرف بلاتا ہے ۔
۱۲- اسلام کسی سچے اور اچھے مذہب کو نہیں جھٹلاتا اور نہ اس کی تکذیب کرتا ہے ، بلکہ صرف غلط فہمیوں کو دور کرتا ہے ۔
۱۳- اسلام تمام پیغمبروں کو مانتا ہے اور ان کو واجب التعظیم سمجھتا ہے ۔“
”۱۴- تمام حق مذاہب اسلام کے کلمہ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ کے دونوں حصوں کی تصدیق کرتے ہیں ۔
غرض کہ اسلام تمام افرادِ انسانی میں اتحاد پیدا کرتا ہے اور نزاع اٹھا دیتا ہے ۔ امن چاہتے ہو تو ایمان پیدا کرو ۔ بغیر ایمان کے امن و امان نا ممکن ہے ، محال ہے ۔“
آپ کی تصنیف ”اصولِ اسلام“ میں آپ نے اسلام کے بنیادی اصول کی نشاندہی کی ہے ۔ خلاصہ درج ذیل ہے :
۱۔ توحید : ”اصلِ اصول ہے ، سارے مذہب کی بناء اسی پر ہے ۔“
۲۔ محبت : ”دنیا محبت پر قائم ہے ۔ (کسی کو) کسی سے محبت نہ ہوتی تو دنیا گرد و غبار ہوتی ... خدا کے واسطے بھی محبت ہوتی ہے ۔ خدا کی محبت پائیدار ہے ، ماسواء کی محبت نا پائیدار ہے ۔“
۳۔ فرض شناسی : ”انسان حقوق و فرائض میں مقید ہے ... انسان دوست دشمن ، بیوی میاں ، ماں باپ اور اولاد سب کے حقوق میں وابستہ ہے ... سب کے ساتھ نیک سلوک کرو (وہ تمہارے) اپنے حقوق اگر ضایع کر رہے ہیں تو تم ان کے حقوق برباد نہ کرو ...“
۴۔ اعتدال : ”... امتِ مسلمہ کی تعریف اُمَّةً وَّسَطاً یعنی میانہ رو گروہ ہے ...“
۵۔ مساوات : ”حدیث شریف میں ہے اَلنَّاسُ كَأَسْنَانِ الْمُشْطِ لوگ کنگھی کے دانوں کی طرح ہیں ... سب سے پہلے جس نے تکبر کیا ، خود کو انسان سے افضل سمجھا ، وہ ابلیس تھا ... رنگ زبان قوم ملک کا اختلاف اسلام میں ہرگز نہیں ۔ فضیلت کا معیار اسلام میں تقویٰ ہے ...“
۶۔ تقسیمِ دولت : ”اسلام میں کمانے میں آزادی ہے ، مگر غریبوں کو زکواۃ دینا ، مرنے کے بعد تمام دولت کا افرادِ قوم میں تقسیم ہونا فرض ہے ۔ ہمسائے کا بھی حق ہے ۔ (اسلام میں) غریبوں کی امداد قانونی طرح سے بھی واجب ہے اور اخلاقی طور سے بھی ...“
۷۔ احترامِ جاندار : ”ایک اور بنیادی اصول جاندار کا احترام ہے ۔ کسی جاندار کو آگ میں نہیں ڈال سکتے ، سانپ بچھو ، کھٹمل کو بھی نذرِ آتش نہیں کر سکتے ۔ جنگ کے وقت بھی عورتوں کو ، بچوں کو ، تارک الدنیا فقیروں کو قتل نہیں کر سکتے ۔ خود کوئی شخص خود کشی نہیں کر سکتا ۔ جانور تو ایک طرف بے وجہ بے سبب درختوں میں آگ نہیں لگا سکتے ۔ تہذیبِ جدید میں ایٹم بم ، ہائیڈروجن بم اور دیگر قسم کے آلات سے بلا امتیاز سب کو ہلاک کر سکتے ہیں ...“
۸۔ حفظِ امن : ”فتنہ و فساد برپا کرنا اسلام میں ہرگز درست نہیں ۔ کن اسباب سے امن تباہ ہوتا ہے ؟ دوسروں کو گالی دینا ، خود کو اچھا سمجھنا ، قمار بازی ، شراب خواری سے ، یہہ سب موجب ہیں بدامنی اور فتنہ کے ... اسلام کا مقصدِ اعلیٰ امن ہی ہے ...“
۹۔ دعا : ”ایک آخری بنیادی اصول دعا اور خدا سے التجا کرنا ہے ۔ انسان لاکھ کوشش کرے کامیابی خدا کے ہاتھ میں ہے ...“
آجکل کی مصروف زندگی میں اور خصوصاً ایسے زمانے میں جب کہ اکثر نوجوان مسلمان اپنے مقام سے دور غیر ممالک میں تلاشِ معاش میں لگے ہوئے ہیں ، یہہ دیکھا گیا ہے کہ ہر وقت ، ہر جگہ طہارت ، نماز اور روزہ رکھنے کی وہ ظاہرہ سہولتیں فراہم نہیں رہتی ہیں جو کہ اپنے گھر میں یا اپنے مقام پر حاصل ہو سکتی ہیں ۔ کچھ حالات کی ناسازگی ، اوقات کی غیر مناسبت یا اپنی ہی کوتاہی کی وجہ سے اکثر لوگ بے طہارت ، بے وضو ہو جاتے ہیں ۔ نمازیں چھوٹ جاتی ہیں ۔ ارکانِ اسلام سے آہستہ آہستہ دوری ہوتی جاتی ہے .... !
یہہ ضروری ہے کہ ایک مسلمان ہر وقت طہارت ، نماز ، روزہ اور دوسرے ارکانِ اسلام کی روح و اہمیت کو خوب سمجھے اور عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھے ۔ ان کو مشکل نہ سمجھے ۔ ان شاء اللہ آسانی سے عمل کے راستے نکل آئیں گے ۔
حضرت بحر العلوم کا ایک مضمون بہ عنوان ”الدین یسر“ کئی سال پہلے بڑی تعداد میں چھپا تھا اور بعد میں بھی شائع کیا گیا ۔ اس میں بڑے سلیس اور دلچسپ انداز میں ارکانِ اسلام پر عمل کی ترغیب اور دینِ اسلام پر کاربند ہو سکنے کے آسان طریقے بتائے گئے ہیں ۔ احکامات کی روح و اصل بتائی گئی ہے ۔ مضمون بار بار پڑھنے کے قابل ہے ۔ چند اقتباسات درج ہیں :
”دین اس قدر آسان ہے کہ مَنْ قَالَ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ دَخَلَ الْجَنَّةَ جس نے کلمہ لا الہ الا اللہ کہا وہ بالآخر جنت میں جائے گا ۔“
”صاحبو ! ایک بات یاد رکھو ! تن آسانی الگ چیز ہے اور ضرورت الگ چیز ہے ... آرام طلبی کو ضرورت سمجھنا بدتمیزی ہے ... قرآن ، حدیث اور اقوالِ ائمہ میں کوئی صورت پائی جاتی ہے تو وہ سہولت قابلِ قبول ہے ۔“
”اللہ تعالیٰ تمہارے لئے آسانی چاہتا ہے ، دشواری نہیں چاہتا ... اللہ تعالیٰ اتنی ہی تکلیف کسی کو دیتا ہے جتنی اس کو سہار ہے ، جتنا کرنے کی اس میں قوت ہے ۔“
”اعتقاد الگ چیز ہے اور عمل الگ چیز ۔ بداعتقاد باغی ہے اور بدعمل مجرم ہے گنہگار ہے دونوں کی سزا ایک نہیں ہو سکتی ... صحیح عقیدہ کے ساتھ ساتھ عمل بھی ضروری ہے ۔ جہاں جہاں آسانیاں مل سکتی ہیں بلحاظِ ضرورت سہولت اختیار کی جا سکتی ہے ۔ مگر اس کا اصول بھی پیشِ نظر رہے ۔“
”ذرا غور کرو اسلام میں کتنی بڑی سہولتیں ہیں ... تم خدا کی طرف متوجہ ہو تو ، خدا خود تم کو کھینچ لے گا ...“
طہارت : ”اہلِ قبا کی عادت تھی کہ اول ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے پھر پانی سے آب دست لیتے یہہ صورت بہت طہارت اور نظافت کی ہے ...“
”بعض لوگ بوقتِ ضرورت صرف ڈھیلوں سے نجاست دور کرتے ہیں ۔ کپڑا ، جاذب یا کسی اور چیز سے ازالۂ نجاست کرنا بھی درست ہے ، احادیث سے اس کا ثبوت ملتا ہے ...“
طہارت سے رہنے کی اہمیت اور نہ رہنے کی وجہ سے جو عبادات کے چھوٹ جانے کا اندیشہ ہے اس سے خبردار کر رہے ہیں ۔ اسی طرح ہمیشہ با وضو رہنے کا طریقہ بھی بہ سہولت بتایا ہے ۔
”جہاں تک ہو سکے وضو کرنے میں کوتاہی نہ کریں ... تم دن میں کتنی ہی دفعہ ہاتھ منھ دھوتے ہو ۔ ہاتھوں کے دھونے کو کہنیوں تک پہنچا دو ۔ سر کا مسح کرنا کونسا مشکل کام ہے ۔ بوٹ اور خفین پر مسح ہی سہی ۔ اگر ایک دفعہ کامل وضو کر لیں تو دن بھر یعنی چوبیس گھنٹے بوٹ پہنے ہوئے شخص کو جو خفین کا قائم مقام ہے بھیگا ہاتھ انگلیوں کی طرف سے ٹخنوں کی طرف پھیر دینا کافی ہے ۔ مسافر کو تین دن تک مسح کرنے کی اجازت ہے ...“
”نماز پڑھنا بھی کوئی مشکل کام نہیں ... وضو یا غسل کر لو اگر اس کی ضرورت ہو ۔ جسم اور کپڑوں کو پاک صاف رکھو ... سترِ عورت کرو ۔ اپنا ستر ڈھانکو ۔ سترِ عورت کیا ہے ؟ ناف سے گھٹنے تک جو مرد کا ستر ہے ڈھک جائے ۔ عورتوں کو سر سے پاؤں تک ڈھکے رہنا چاہئیے ۔ پنجے اور منھ کھلا رہے ۔ نماز وقت پر ادا کرو ۔ وقت سے واقف رہو ۔“
”ظاہر ہے کہ نماز اللہ اکبر سے شروع ہوتی ہے جسے تکبیرِ تحریمہ کہتے ہیں ۔ اس میں قیام بھی ہے یعنی کھڑا رہنا ۔ قرآن پڑھنا بھی ہے ۔ رکوع بھی ہے ۔ التحیات کی مقدار بیٹھنا بھی ہے ۔ آخر میں بالارادہ کوئی کام کر کے نماز ختم کرنا ہے ... یہہ تو ارکانِ نماز تھے فرائض تھے ...“
”سورۂ فاتحہ کے ساتھ کسی سورۃ کو ملا لینا ، ترتیب سے نماز پڑھنا ، التحیات پڑھنا اور نماز ختم کرتے وقت السلام علیکم و رحمۃ اللہ پڑھنا واجباتِ نماز سے ہیں ...“
”... ایک میرے دوست تھے مولوی جمال الدین ، وہ نماز پڑھتے ، سر پر منصبداری پگڑی ، شیروانی پر بنگلوس لگاتے ۔ پیروں میں پاتابے پہنتے اور کہتے میں اللہ تعالیٰ کے دربار میں حاضر ہو رہا ہوں ۔ مجھے نماز پر ان کا اتنا اہتمام کرنا بہت پسند آتا ...“
اسی طرح دوسرے ارکانِ اسلام کی اصل روح بیان کر کے ان کی طرف رغبت دلاتے ہیں :
”روزہ میں اللہ کی احدیت اور صمدیت کا (بندہ سے ایک طرح کا) ظہور ہوتا ہے ۔ نہ خورد کی حاجت نہ کھانے پینے کی ضرورت ۔ روزہ میں دوسرے غریبوں کے بھوکے رہنے کا احساس (بھی) ہوتا ہے ۔ روزہ خدا کا ہے ۔ اس کا بدلہ خدا ہے ...“
”تیرہ سو سال سے زیادہ زمانہ گزر گیا مسلمانوں میں اشتراکیت ، بالشویزم نہیں پیدا ہوا ۔ اس کی کیا وجہ ہے ؟ اسلام میں روپیہ ایک جگہ رہنے کے لئے نہیں ہے ۔ غریبوں کی امداد کرنا اسلام میں ضروری ہے ...“
”غریبوں کو زکواۃ دینا ایک ایسا فرض ہے کہ اس پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے حضرت ابوبکر صدیق نے مانعینِ زکواۃ سے جہاد کیا ... اسلام میں ہمسایہ کا بھی حق ہے چاہے غیر مسلم ہی کیوں نہ ہو ۔“
اسلامی حکومت جہاں باقی نہیں وہاں مسلمانوں کو چاہیے کہ اس زکواۃ فنڈ میں اجتماعی طور پر روپیہ جمع کریں کہ تبلیغِ دین میں ، مفلس قرابت داروں میں ، قرض داروں میں اور ایسے دوسرے امور میں جو خود قرآن شریف میں مذکور ہیں زکواۃ صرف کریں ...
”یہہ حج کیا ہے ؟ حضرت ابراہیم علیہ السلام ، بی بی ہاجرہ ، اسمعیل علیہ السلام کی بندگی اور پریشانیوں میں مبتلا ہونے کی تمثیل کا نام ہے ... ھٰذَا جُنُونُ الْعَاشِقِینَ کا مظاہرہ ہے ...“
اس حدیث شریف پر ہمارا ایمان ہے اور حضور کی محبت ہمارے لئے تقاضائے ایمان بلکہ حاصلِ ایمان ہے ۔ حضرت عبد القدیر صدیقی کی نثر اور نظم دونوں میں جگہ جگہ اس کا دل کش اظہار اور ایمان افروز بیان ہے ۔ حضرت رح کے رسالہ ”المعارف“ حصہ سوم سے چند اقتباسات پیش ہیں :
”ماشاء اللہ ! ماہِ نبوت ، شمسِ رسالت ، نور بخشِ بصارت و بصیرت نمودار ہو ہی گیا ۔ یہہ کون عالی مقام ہے ؟ اس کا کیا نام ہے ؟ غایتِ ایجاد ، محبوبِ رب العباد ، نورِ اوّلین ، ظہورِ واپسین ، روح الارواح ، الساری فی الاشباح ، مقصدِ کل ، سندِ مرسلین ...“
بلند قامت ، رَفَعَ بَعْضَهُمْ دَرَجَاتٍ کی علامت :
سر پر عمامہ : ذٰلِكَ فَضْلُ اللَّهِ يُؤْتِيهِ مَنْ يَشَاءُ
چہرہ راحتِ ارواح : مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ
پیشانی نورانی ، بلند و کشادہ : يَهْدِي اللَّهُ لِنُورِهِ مَنْ يَشَاءُ
باریک کمانی ابرو : قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى
بڑی بڑی آنکھوں کی سپیدی میں جلالت کی چمک ، گلابی ڈوروں میں محبت کی جھلک ، مَا زَاغَ کا نور ، بِي يُبْصِرُ کا ظہور :
اونچی ناک ، شانِ لولاک ، دندانِ مبارک تاباں ، لؤلؤئے درخشاں :
زبانِ فصاحت و بلاغت نشان میں مَا يَنْطِقُ عَنِ الْهَوَى إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَى کی شان :
محاسنِ مبارک دراز ، فَسَبِّحْهُ لَيْلًا طَوِيلًا کا نیاز ، گوشِ حق نیوش میں فَاسْتَمِعْ لِمَا يُوحَىٰ کے ہمدوش ، سرخ و سپید رنگ ، بے رنگ کا نیرنگ ، سینہ گنجینۂ معارف میں وسعت ، أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ کی علامت ، دستِ زبردست میں بِي يَبْطِشُ کی قوت و طاقت :
وسیع کفِ دست میں اللَّهُ الْمُعْطِي وَأَنَا قَاسِمٌ کی سخاوت :
قدم استقامت منزل ، فَاسْتَقِمْ كَمَا أُمِرْتَ میں کامل :
ایک ہاتھ میں قرآن شریف ، ایک ہاتھ میں شمشیر ، أَشِدَّاءُ عَلَى الْكُفَّارِ رُحَمَاءُ بَيْنَهُمْ کی تفسیر :
”کمالِ شجاعت میں نامحدود رحمت و غایتِ شہامت میں نہایت محبت ، سراپا عدل و انصاف ، ہمہ تن الطاف ، كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ ، اَلتَّخَلُّقُ بِأَخْلَاقِ الرَّحْمٰنِ ، آئینۂ عبدیت میں صفائیٔ معیت ، شمشیرِ فنا میں جوہرِ بقا کا رنگ ، جلال کے ساتھ خوشبوئے جمال ۔ لَا يَسَعُنِي کے ساتھ كَلِّمِينِي يَا حُمَيْرَاءُ بھی ہے ۔ با ہمہ و بے ہمہ ، دل بہ یار و دست بہ کار ، مستی میں ہوشیار ، بے خودی میں خوددار ، ہر امر میں تمیز ، کج دار و مریز ، فقیروں کا ماویٰ ، امیروں کا ملجا ، ناداروں کا خزانہ ، مصلحین میں عالی پایگاہ ، حکماء میں حقایق آگاہ ، علماء میں معرفت پناہ ، محبوں کا پیشوا ، محبوبوں کا مقتدا ، امام الصدیقین ، خاتم الانبیاء والمرسلین ۔“
(اقتباس از : المعارف حصہ سوم)
”كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ امرِ خداوندی ہے ۔ معیتِ جسمی بھی ہوتی ہے ، مثالی روحی بھی ۔ جس قدر معیت بڑھے گی ذاتِ مستجمع الکمالات سے تاثر زیادہ ہوگا ۔ معیتِ جسمی صحابۂ کرام سے خاص تھی تو کیا خیالی ، مثالی ، روحانی معیت واجب الاہتمام نہیں ؟“
”خیال ترقی کرتا ہے تو تصور سے شہود تک پہنچ جاتا ہے ... جو طالبِ دیدار ہوتے ہیں ، وہ بے قرار رہتے ہیں ، درود کے مختلف صیغے پڑھتے ہیں ، دیدار کے لئے نمازیں پڑھتے ہیں ، خیالِ محبوب میں محو و محق ہو جاتے ہیں ، خواب ہو کہ بیداری ایک لَو ہے کہ لگی رہتی ہے ...“
”جن کے دل میں مرض ہے ، خیالِ حبیب کو بد سے بدتر سمجھتے ہیں ، یاوہ سرائی ہرزہ سرائی کرتے ہیں ... مگر عاشق کب مانتا ہے ؟ نماز میں ”صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ“ کہتا ہے اور محبوب کی صورت دیکھتا ہے ۔ التحیات پڑھتا ہے تو محبوب کو دیکھتا ہے اور دیکھ کر ”السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ“ کہتا ہے ۔ یہہ تصور دیدارِ حبیب کے لئے ایک کوشش ہے ۔“
(المعارف - حصہ سوم)
”جنابِ سبطِ مصطفیٰ امام حسن مجتبیٰ ، سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے بھائی حضرت ہند بن ابی ہالہ کے پاس جاتے ہیں ، اور فرماتے ہیں : ماموں ! ماموں ! حبیبِ خدا رسولِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرو کہ اس سے پیوستہ رہوں ، اس کے خیال میں سرگشتہ رہوں ۔ ہند رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :“
”آپ کا قدِ مبارک نہ بالکل طویل تھا نہ قصیر بلکہ میانہ قد ، مائل بہ طول ۔ رنگ گندمی ، سرخی لیا ہوا ۔ غصہ یا خوشی میں بالکل سرخ جیسے کسی نے انار کے دانے رخسار میں توڑ دیئے ہوں ۔ نہ زیادہ موٹے نہ زیادہ دبلے ۔ گٹھیلا مضبوط بدن ، سر کے بال گھونگر والے ، چھوڑ دیتے تو شانوں تک آ جاتے ، چڑھا دیتے تو کان کی لَو تک پہنچ جاتے ۔ چہرہ کتابی رو ، گولائی لیا ہوا ۔ ایسا چمکتا جیسا چودھویں رات کا چاند ۔ پیشانی مبارک اونچی ، چوڑی ہلالی وضع کی ۔ بیچ میں ایک رگ سبز رنگ کی ، غصہ میں خون سے بھر جاتی اور صاف نمایاں ہو جاتی ۔ باریک کمانی دار لمبے ابرو ، دونوں ابروؤں کے درمیان ہلکے سے بال ۔ نزدیک والا متصل ابرو سمجھتا اور دور والا منفصل ابرو ۔ آنکھیں بڑی بڑی ، سپیدی نہایت سپید ، سیاہی نہایت سیاہ ، آنکھوں میں گلابی ڈورے ۔ کوئے کھلے ہوئے ، پلکیں داٹ ، لمبی لمبی ۔ برونیاں سیاہ جیسے کسی نے سرمہ لگایا ہے ۔ ناک بلند ، ستواں ، سامنے کی طرف جھکی ہوئی ۔ رخسار نہ زیادہ چپٹے ہوئے نہ زیادہ ابھرے ہوئے ۔ دہانہ کشادہ ، دندانِ مبارک براق ، جدا جدا ۔ ہنستے تو ایک نور نکلتا معلوم ہوتا ۔ زبانِ مبارک سرخ ۔ ریشِ مبارک گھنی ، سیاہ ۔ ساٹھ سال کے قریب تقریباً بیس بال سپید ہو گئے تھے ۔ گردن سپید جیسے چاندی کی صراحی ۔ سینہ کشادہ ، شکم ہموار ، جسم قوی ، جوڑ بند چوڑے ، ہتھیلیاں نرم کشادہ ، انگلیاں پرگوشت ، ناف سے سینہ تک بالوں کا ایک باریک خط ، جسم پر بال بہت کم ۔ کھڑاؤں نرم تلوے ، پنجہ چوڑا ، ایڑی چھوٹی ، چلتے تو قدم اٹھا کر تیز چلتے ایسا معلوم ہوتا جیسے اوپر سے اترتے ہیں ۔“
”مڑتے تو بالکل مڑتے ۔ کن انکھیوں سے نہ دیکھتے ۔ نظر زمین کی طرف جھکی ہوئی ۔ کسی پر نظر جما کر نہ دیکھتے ۔ دونوں شانوں کے درمیان خاتمِ نبوت ، دل کے سخی ، زبان کے سچے ، طبیعت کے نرم ، صحبت کے بڑے کریم ، ناگہاں دیکھنے والا آپ کو دیکھ کر مرعوب ہو جاتا ۔ ملتا جلتا تو والہ و شیدا ہو جاتا ۔ (سرکار کا حلیہ بیان کرنے والا بھی کہتا ہے) ایسی پیاری صورت نہ کبھی دیکھی اور نہ کبھی دیکھنے کی امید ہے ۔ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ عَلَى قَدْرِ حُسْنِهِ وَجَمَالِهِ ۔“
محبوبِ رب العالمین روحی فداہ کا حلیہ ایک عاشق و مشرف بہ دیدار کی زبانی ، دوسرے عاشق و مفتخر بہ معیتِ روحانی کی ہمارے لئے ترجمانی ، سبحان اللہ ماشاء اللہ ! جیسے جیسے پڑھتے جائیں حلیہ مبارک کی ہر تفصیل ویسے ویسے دل نشیں ہوتی جاتی ہے ۔ زبان پر بے اختیار درود و سلام جاری ہو جاتا ہے ۔ اس جمالِ بے مثال کا تصور لئے ہوئے سیرتِ پاک کے محاسن بھی بہ کمالِ عقیدت سماعت فرمائیے ۔ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ۔
جگر گوشۂ رسول جنابِ امام حسین رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے حضرت رسولِ مقبول کی برآمدگی اور شغل کے متعلق سوال کیا تو آپ نے فرمایا :
”جب سرکار اپنے کاشانہ کو مراجعت فرماتے تو اپنی تشریف آوری کو تین حصوں میں تقسیم کرتے :
۱- ایک حصہ خدا کے لئے
۲- ایک حصہ اہل کے لئے
۳- ایک حصہ خود کے لئے خاص ، اصحاب کے توسط سے عوام کو اس سے حصہ پہنچایا جاتا ۔ لوگوں سے کوئی وقت اٹھا نہیں رکھتے ۔“
”آپ کی سیرت امت کے ساتھ یہہ تھی کہ گھر میں داخل ہونے کی اجازت سرفراز فرماتے تو اہل فضل کو ترجیح دیتے ، دین میں جس کو جتنا زیادہ فضل ہوتا (اس کو دربارِ پرانوار میں) زیادہ بار ملتا ۔ بعض لوگوں کی دو حاجتیں ہوتیں ، بعض کی زیادہ ۔ آپ ان کی (زیادہ حاجت والے کی طرف توجہ فرماتے ...)“
...طرف توجہ فرماتے ۔ اور ان کو ایسے امور کی طرف توجہ دلاتے جن سے ان کی اصلاح ہو۔ امت کو توجہ دلاتے کہ ضروری امور کی نسبت سوال کریں اور فرماتے جو حاضر ہے وہ غائب کو تبلیغ کرے اور خبر پہنچائے ، جو مجھ تک اپنی حاجت پیش نہیں کر سکتا اس کی حاجت کی مجھے اطلاع کر دے کیونکہ حاکم کے پاس جس نے ایسے بے کس کا معروضہ پہنچا دیا جس کو وہ پہنچا نہیں سکتا تھا تو اللہ تعالیٰ قیامت میں اس کو ثابت قدم رکھے گا ۔ آپ کے پاس اس کے سوا کسی قسم کا ذکر نہیں ہوتا اور نہ آپ اس کے سوا قبول ہی فرماتے تھے ۔ لوگ تلاشِ سیرابی میں آتے اور بے پیئے نہ جاتے ، لوگ سرکار کے دربار سے نکلتے تو پیشوا اور رہنما بن کر نکلتے ....
میں نے ان سے (یعنی امام حسین نے علی علیہ السلام سے) آپ صلعم کی برآمدی کے متعلق سوال کیا کہ باہر جلوہ گری ہوتی تو کیا کیا کرتے ؟ (حضرت مولیٰ نے) فرمایا :
”بیکار بات سے زبان کو روکتے ، الفت پیدا کرتے ، نفرت نہ دلاتے ، ہر قوم کے شریف کی تکریم کرتے اور اس کو ان پر حاکم بناتے۔ لوگوں کو (خدا سے) ڈراتے ، خود بھی لوگوں سے ہوشیار رہتے مگر بشاشت و اخلاق سے پہلو تہی نہ فرماتے۔ اصحاب کی خبر گیری فرماتے ، لوگوں کے عام احوال سے سوال فرماتے ، اچھی بات کو اچھی فرماتے اور اس کو تقویت دیتے ۔ بُری بات کو بُری بتاتے اور اس کی کمزوری ثابت فرماتے۔ ہر کام میں اعتدال ، یہ نہیں کہ کبھی کچھ ، کبھی کچھ ۔ بہت سے کام (عبادات) اس خیال سے نہ کرتے کہ ایسا نہ ہو کہ لوگ کرنا شروع کریں اور ملول ہو کر چھوڑ دیں ۔ ہر نیک عمل کے لئے تیار ۔ نہ حقوقِ خلق میں کوتاہی کرتے اور نہ...“
...حد سے تجاوز کرتے ۔ حضرت کے قریب وہی لوگ رہتے جو زیادہ نیک تھے ۔ حضرت صلعم کے پاس وہی شخص افضل سمجھا جاتا تھا جس کی خیر سگالی لوگوں سے عام ہو ۔ اسی شخص کا حضرت کے پاس بڑا مرتبہ تھا جو غم خواری و ہمدردی کرتا ۔“
حضرت امام حسین نے عرض کیا (یعنی جناب علی مرتضیٰ سے) آپ صلعم کی مجلس کا کیا حال تھا ؟ آپ نے فرمایا کہ :
”رسول اللہ صلعم نہ مجلس سے اٹھتے نہ مجلس میں بیٹھتے مگر یہ کہ سب خدا کی یاد کرتے ۔ جب کسی قوم کے پاس پہنچتے تو جہاں جگہ ملتی بیٹھ جاتے اور اسی کا حکم بھی دیتے ۔ ہر ایک ہم نشین کو اس کا حق دیتے ۔ ہر ہمنشین یہی سمجھتا کہ حضرت کے پاس اس سے زیادہ کوئی عزیز نہیں ۔ جو حضرت کے پاس رہتا یا کسی حاجت میں گفتگو کرتا تو آپ صبر کرتے ، یہاں تک کہ وہ خود چلا جاتا ۔ آپ سے کوئی حاجت طلب کرتا تو اس کو پوری کر دیتے یا اس کی فہمائش کر دیتے ۔ آپ کے اخلاق میں سب کی گنجائش تھی ۔ آپ سب کے حق میں ایسے تھے جیسے بیٹوں کے حق میں باپ ۔ آپ کے پاس سب برابر تھے ۔ آپ کی مجلس حلم و حیا ، صبر و امانت کی مجلس تھی ، کسی کی آبرو پر نہ حملہ کیا جاتا ، کوئی خبر باہر نہ جاتی ۔ تمام لوگ برابر تھے صرف تقویٰ سے فضیلت سمجھی جاتی ، بڑوں کی توقیر کی جاتی اور حاجتمند کو ترجیح دی جاتی ۔ مسافر کی رعایت کرتے ۔“
جناب امام حسین علیہ السلام حضرت علی مرتضیٰ علیہ السلام سے روایت کرتے ہیں کہ حضرت حبیبِ خدا محمد مصطفیٰ صلعم ہمیشہ ہنس مکھ ، خوش اخلاق...
...اور نرم طبیعت تھے ، نہ درشت نہ سخت ، چیخ کر بات نہ کرتے ، فحش سے زبان نا آشنا ، کسی کو عیب نہ لگاتے ، کبھی بخل کو اس دربار میں راہ نہ تھی ، کسی کی بُری بات نہ ڈھونڈتے ، جس خبر کو جی نہ چاہتا اس سے انجان ہوتے ، مگر لوگوں کو نہ مایوس کرتے نہ روکھا جواب دیتے۔“
”تین چیزیں خود نہ کرتے (۱) کسی کی مذمت نہ کرتے (۲) تکبر نہ کرتے (۳) بیکار باتوں میں مشغول نہ ہوتے اور اسی بات میں گفتگو فرماتے جس میں ثواب کی امید ہوتی۔“
”جب سرکار کلام فرماتے ہمنشین خاموش ، گردن جھکائے رہتے گویا ان کے سروں پر پرندے بیٹھے ہیں ۔ جب آپ خاموش ہو جاتے تو لوگ معروضہ کرتے ۔ سرکار کے حضور میں لوگ آپس میں گفتگو میں نہ جھگڑتے ۔ کوئی بولتا تو سب خاموش ہو جاتے ۔ پہلے کی بات ختم ہوتی تو دوسرا بولتا ۔ جس بات سے لوگ ہنستے آپ بھی ہنستے ، جس امر سے لوگ تعجب کرتے آپ بھی تعجب کرتے ، پردیسی آدمی سوال میں یا گفتگو میں درشتی کرتا تو آپ برداشت کرتے....“
...خَز کو یا ابریشم کو کیا ، کسی شئے کو نہ چھوا جو حضرت کی ہتھیلی سے زیادہ نرم ہو ۔ نہ مشک سونگھی ، نہ عطر ، نہ کوئی خوشبو جو (میرے آقا) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پسینہ سے زیادہ خوشبودار ہو....“
اقتباس از : المعارف حصہ سوم
اسلام کے اُصول جان لینے ، عبد و رب کے درمیان سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے مقام سے گوناگوں آگاہی اور صورتِ پاک اور سیرتِ پاک کے نور سے دل و دماغ کو روشن کر لینے کے بعد یہ بھی ضروری ہے کہ ہم تقویٰ ، وسیلہ ، اور خدا کی راہ میں جدو جہد کا امتزاج بھی جان لیں تاکہ معلوم ہو کہ بہ یک وقت خدا اور رسول سے ربط کے ساتھ کس طرح ایک اعتدالی طرز کی زندگی اپنائی جا سکتی ہے۔
ان امور کا امتزاج مندرجہ ذیل آیتِ سورۃ المائدہ میں مذکور ہے ۔ اس میں غور و فکر سے صحیح مسلک سامنے آتا ہے اور اس میں بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کی تفسیر و تشریح بھی بڑی مُمِد و معاون ہے ۔
ترجمہ : اے ایمان والو ! اللہ کا تقویٰ اختیار کرو ، خدا سے ملنے کے ذریعے ڈھونڈو اور اس کی راہ میں جدو جہد کرو ، ایسا کرو گے تو اُمید ہے کہ تم فلاح پاؤ۔
صاحبو ! اس آیت شریفہ پر غور کرو ۔ اس میں پہلے حکم دیا گیا ہے کہ تقویٰ اختیار کرو ۔ جتنے باطل نقوش لوحِ دل پر ہیں مٹا دو ۔ محرمات اور مکروہات سے بچو ۔ خواہشاتِ نفسانی کے دیوتاؤں کو دل کے مندر سے نکالو ۔ ممنوعات سے احتراز کرو ۔ چوری ، رشوت خوری ، سود خوری ، ریا کاری ، تکبر اور خود پسندی سے بچو ۔ جب تک بُری باتوں سے آئینۂ دل صاف نہ ہو گا مقصود کی صورت ہرگز نظر نہ آئے گی۔
اس کے بعد اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ ”اس سے ملنے کے لئے وسیلے ڈھونڈو۔“
”تمام نیک کام اللہ سے ملنے کے وسیلے ہیں ۔ نماز پڑھو ، روزہ رکھو ، حج کرو ، زکوٰۃ دو ، ہر قسم کے نیک کام کرو ۔ مگر سب سے بڑی چیز خدا اور رسول کی محبت ہے ۔ حدیث شریف میں آیا ہے : کوئی شخص مسلمان نہیں ہوتا ، اس کو ایمان نہیں ملتا جب تک (اسے) رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم اس کی جان سے ، اس کے ماں باپ سے ، اس کی اولاد سے ، اس کے مال سے اور ساری دنیا سے عزیز تر نہ ہوں ۔“
”آجکل دین اور محبتِ نبی کریم اور اولیائے کرام کی محبت کے ڈاکو زوروں پر ہیں ۔ اس عظیم الشان نسبت کی ڈوری کو منقطع کر دیتے ہیں ۔ ان کو معلوم ہونا چاہیئے کہ حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : ”جو جس کو چاہے اس کے ساتھ ، تو جس کو چاہے اس کے ساتھ ۔“ ہمیشہ اس دعا کو پیش نظر رکھیں ، اس کو وردِ زبان بنائیں جس کو...“
اللَّهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِحَبِيبِكَ الْمُصْطَفَى عِنْدَكَ ، يَا حَبِيبَنَا يَا مُحَمَّدُ ! إِنَّا نَتَوَسَّلُ بِكَ إِلَى رَبِّكَ فَاشْفَعْ لَنَا عِنْدَ الْمَوْلَى الْعَظِيمِ ، يَا نِعْمَ الرَّسُولُ الطَّاهِرُ ! اللَّهُمَّ شَفِّعْهُ فِينَا بِجَاهِهِ عِنْدَكَ ۔
ترجمہ : یا اللہ میں تجھ سے مانگتا ہوں اور تیری طرف تیرے حبیب کا وسیلہ لے کر رجوع کرتا ہوں جو تیرے پاس برگزیدہ ہیں ۔ اے ہمارے حبیب ! یا محمد ! ہم آپ کے رب کی بارگاہ میں آپ کا توسل اختیار کرتے ہیں ۔ آپ اس عظیم آقا کے پاس ہماری سفارش فرمائیے ، اے پیارے پاک رسول ! یا اللہ ہمارے بارے میں آپ کی سفارش کو قبول فرما ، آپ کی اس وجاہت کا لحاظ کر کے جو آپ کو تیرے پاس حاصل ہے۔
”اے عاشقانِ رسول ! تم ابن عمر اور ابن عمرو بن العاصؓ کی اتباع میں ”یا رسول اللہ ، یا رسول اللہ“ پکارتے رہو ، ”یا محمداہ“ کو وردِ زبان رکھو ۔ دعا کرتے رہو کہ اللہ تم کو ، ہم کو اپنے حبیب کی محبت دے ، ان کے دوستوں کی محبت دے ، ان کی یاد میں مست رکھے ۔ یہہ رشتۂ محبت تم کو خدا تک پہنچا دے گا ۔“
[ترجمہ : ] میرے محبوب نے ایک ڈوری میری گردن میں پہنا دی ہے ، جدھر چاہتا ہے لے جاتا ہے۔
”دیکھو ! (آیت کے) آخر میں اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ راہِ خدا میں خوب جدو جہد کرو ، (یعنی ضرورت پر) اپنی جان لڑا دو ، اللہ کے واسطے مارنے مرنے کو تیار ہو جاؤ ۔ الفاظ بلا معنیٰ اور نرے دعوے ہی دعوے سے کیا ہوتا ہے ؟ کچھ کام بھی تو کرو ! ”سو گز واروں ایک گز نہ پھاڑوں“ کیا کام آ سکتا ہے ؟ ہر دعوے کی دلیل ہوتی ہے ، بے دلیل دعویٰ کام نہیں آتا ۔ یہہ کیا ہے ؟ خدا اور رسول کی محبت کا دعویٰ اور کام کرنے سے کوسوں دور ۔ محنت سے عزت حاصل ہوتی ہے ۔ جو کسی کو چاہتا ہے رات دن اسی کے ذکر میں رہتا ہے ۔ تم اللہ رسول کی محبت کا دعویٰ کرتے ہو پھر اُن کی اتباع سے بھاگتے ہو ؟ صاحبو ! کچھ کرو !“
جو شخص پیغمبر کے راستہ کے خلاف چلے گا وہ ہرگز منزل کو نہ پہنچ سکے گا۔
اقتباس از : تفسیر صدیقی ، سورۃ المائدہ (۳۵) آیت
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقیؒ کے پاس حُبِّ رسول کے ساتھ ساتھ تحصیلِ علمِ صحیح کی بہت اہمیت ہے ، اس لئے کہ عقائد و اعمال کی بناء اسی پر ہے ۔ فرمایا :
”علم بے عمل وبال ہے ، اور عمل بے علم ضلال ہے ۔ علم و عمل دونوں جمع ہوں تو کمال ہے ۔ (تفسیر صدیقی - النساء: ۱۶۲) علم درخت ہے اور عمل اس کا ثمرہ ۔ ثمرہ بے درخت کے محال ہے ، اور درخت بے ثمر کے بے کار ہے ۔ جس قدر علم صحیح اور قوی تر ہو گا ، اسی قدر عمل درست اور بہتر ہوگا....“
”...بعض لوگ بذریعہ کشف عالمِ مثال میں دیکھنے کو اتنی اہمیت دیتے ہیں کہ صحیح العقیدہ آدمی کو معمولی عالمِ مثال کے انکشافات والوں سے کم سمجھتے ہیں ، اور اس آیت کا مصداق سمجھتے ہیں :
ہمارے پاس علمِ شہود ہوتا ہے ۔ جو اس دنیا میں علمِ صحیح نہ رکھے وہ آخرت میں اندھا ہی رہے گا ۔ صحیح علم نہیں تو صحیح شہود بھی نہیں ۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ پر عالمِ مثال کھل گیا تھا ؟ ہمارے پاس...
...عالمِ مثال کی اہمیت نہیں ہے ، علمِ صحیح کی اہمیت ہے ۔“ (بحوالہ ”فیضانِ صحبت“)
۲۔ ”عقل سے جو کچھ سمجھ میں آئے سمجھو ، جو کشف میں نظر آئے دیکھو ، مگر ہماری عقل اور ہمارا کشف دونوں ہی غیر قطعی ہیں ۔ ہمیشہ ”آمَنَّا بِمُرَادِ اللَّهِ“ کو پیش نظر رکھو ۔ وحیِ الٰہی کو نہ اپنی عقل میں محدود کرو نہ کشف میں۔
۳۔ ہر مرتبۂ علم کے بعد اعلیٰ تر مرتبۂ علم کا طلب گار رہنا چاہیئے ۔ قرآنی دعاؤں میں ایک ایسی دعا ہے جو امر ”قُلْ“ کے ساتھ شروع ہوتی ہے : ”وَقُل رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا“ (طٰہٰ: ۱۱۴) ۔ یہ دعا اللہ تعالیٰ نے حضور کو سکھائی اور اس طرح آپ کے توسط سے آپ کی امت کے عوام اور خواص بھی اس پر مکلف ہیں.... یہاں علم سے مراد نفع دینے والا علم ہے جو عقل سے گزر کر دل میں اتر جائے....“ (خلاصہ: یادِ حسرت آیات)
آجکل مختلف ممالک میں مختلف تحریکیں چل رہی ہیں کہ اسلام کو ”ماڈرن“ بنایا جائے ۔ ہم یہاں پر حضرت بحر العلوم کے ارشادات نقل کرتے ہیں جن سے قرآن و حدیث کی ہمہ گیری پر روشنی پڑتی ہے ۔
”بعض لوگ کہتے ہیں کہ تیرہ سو برس گزر گئے ، اس عرصہ میں دنیا کیا سے کیا ہو گئی ۔ میں کہتا ہوں اللہ نے اپنے رسول کو جوامع الکلم سے سرفراز کیا ہے ۔ ان جوامع الکلم کو موجودہ زمانہ پر منطبق کرنے کے لئے...“
...عقلِ رسا کی ضرورت ہے ۔ میرا ایمان ہے قرآن و حدیث ایسے ہمہ گیر ہیں کہ ہر زمانے کے تغیرات اور مشکلات کے حل کے لئے کافی ہیں........“ (قولِ فصل)
”واضح ہو کہ بعض مسائل میں معنی الفاظ کے تابع ہوتے ہیں اور بعض میں الفاظ تابع اور معنی مقصود بالذات ہوتے ہیں ۔ نقلیات یعنی قرآن و حدیث و قانون میں لفظ مقدم ہے ۔ الفاظ سے جیسے معنی نکلتے ہیں وہی مراد لئے جاتے ہیں ، (اور عقلیات یعنی) فلسفہ میں معنی مقدم ہیں کہ ایک ہی معنی کو مختلف الفاظ میں بیان کرنا درست ہے ، اگر اس طرح بیان کرنے سے اصلی مقصد فوت نہیں ہوتا ہو ۔“
”دوسرے مذاہب (اہلِ کتاب) اپنی مادری زبان میں ترجمے پڑھ کر اصل کلام اللہ سے دور ہو گئے....“ (الدین یسر)
”...(میرے پاس) قرآن کو ہرگز نہ چھوڑنا چاہیئے ، چاہے اس کے معنی معلوم ہوں یا نہ ہوں.... قرآن کے الفاظ میں خود برکت ہے ۔ اگر تمہاری زبان سے صحیح تلفظ ادا نہیں ہوتا تو کیا پرواہ کی بات ہے ، کوشش تو کرو ، اللہ کی عبادت سے دور تو نہ رہو....“ (الدین یسر)
”بے شک قرآن کا مقصدِ اعظم تعلیم ہی ہے اور اس پر عمل کرنے سے دونوں جہاں کی برکتیں حاصل ہوتی ہیں ۔ مگر ہمارا تجربہ ہے کہ...“
...اس کے الفاظ میں بھی ایسی برکت ہے جو ظاہر اور ناقابلِ انکار ہے ۔ میں ایک علمی آدمی ہوں ، تعلیم میرا کام ہے ، مگر دن بھر میں کتنے ہی لوگوں کو جن کو میں کوئی آیتِ مبارکہ (پڑھنے کے لئے) بتا دیتا ہوں ، فائدہ ہوتا ہے....“ (تفسیر صدیقی - مقدمہ)
”پیغمبروں کے زمانہ میں امت کو جس کام میں مہارت ہوتی ہے اسی فن سے ملتا جلتا معجزہ (ان کو) عطا ہوتا ہے ، کیونکہ فنی مہارت کی وجہ سے وہ انسانی کام اور خدا کے کام میں تمیز کر سکتے ہیں ۔ چونکہ گذشتہ زمانے کے پیغمبر خاص خاص قوموں اور محدود زمانوں کے لئے مبعوث ہوئے تھے تو ان کے معجزے بھی وقتی تھے ۔ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کافۃ الناس کے لئے مبعوث ہوئے ہیں ، اب آپ کا دین قیامت تک رہنے والا ہے تو آپ کو ہزارہا معجزات (اور) گوناگوں خوارقِ عادات کے علاوہ جن کی روایت حدِ تواتر کو پہنچتی ہے ، قرآن شریف ایک ایسا دائمی معجزہ عطا کیا گیا جو اس دائمی دین کی تائید کرتا رہے گا ۔“
”حضرت رسالتمآبؐ اس قوم میں پیدا ہوئے تھے جس کو اپنی فصاحت و بلاغت کا بڑا دعویٰ تھا..... لہٰذا قرآن شریف کی فصاحت و بلاغت معجزہ بنائی گئی ۔ لاریب ہم قرآنِ مجید کو فصاحت و بلاغت میں معجز اور واضح معجز سمجھتے ہیں ۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی جانتے ہیں کہ قرآنِ مجید تمام جہان کے لئے داعی الی الحق ہے ۔ ہر صاحبِ فن ٹھنڈے دل سے قرآن پر غور کرے گا تو قرآن اسی کے اعتبار میں...“
...معجز بن کر چمکے گا.... میرے پاس تو قرآن کا مقصدِ اعظم اور اس کا اعجازِ مجسم (اس کی) تعلیم ہے ۔ ارسالِ رسل کی غایت تعلیم ہی ہے ، دوسرے سب توابع ہیں ۔ مگر قرآن کے مقصد کے توابع بھی دوسروں کے مقاصد کے مقابل اعجاز ہی اعجاز ہیں.....“ (مقدمہ تفسیر صدیقی)
”معلوم ہونا چاہیئے کہ قرآن شریف بلا تشبیہ بمنزلہ تعزیراتِ ہند کے ہے اور حدیث شریف بمنزلہ ضابطۂ فوجداری کے (اس مثال سے مقصود یہ ہے کہ عمل بالقرآن حدیث سے معلوم ہوتا ہے) ، ہم نے (آگے چل کر روایتِ حدیث کے تحت) بیان کیا ہے کہ جو حدیث کو نہیں مانتے ان کو نہ نماز کی ترکیب معلوم ہوتی ہے نہ حج کی ۔ حدیث ہی کی بدولت قرآن پر عمل کرنا آتا ہے۔“
”یاد رکھو ! جس نے تعزیراتِ ہند کو پاس کیا ہے ضابطۂ فوجداری کو بھی اسی نے پاس کیا ۔ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم...“
...قرآنِ ناطق ہیں ۔ ”كَانَ خُلُقُهُ الْقُرْآنَ“ (قرآن میں جس قدر مکارمِ اخلاق بیان کئے گئے ہیں آپ کی ذات ان ہی کا مرقع تھی) ۔ میں یہہ نہیں کہہ رہا ہوں کہ ہر ضعیف اور موضوع حدیث کو بھی مان لو ۔ میں اس سے پہلے لکھ چکا ہوں کہ چند احادیث کے غلط یا موضوع ہونے سے مطلقِ حدیث پر اعتراض نہیں ہو سکتا ۔ حدیثِ متواتر موجبِ یقین ہے ، اس کا انکار رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے انکار ہے ۔ حدیثِ مستفیض اگر موجبِ یقین نہیں ہے تو اس سے ظنِ غالب تو ضرور پیدا ہوتا ہے....“
”...نقادانِ حدیث رَحِمَهُمُ اللَّهُ نے حدیث کی بڑی خدمت کی ہے ۔ یہ چراغ تمہاری پھونک سے نہیں بجھے گا....“ (مقدمہ تفسیر صدیقی)
”صاحبو ! ایک غلط فہمی بے دینوں نے پھیلا رکھی ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے وصال کے ڈھائی سو سال کے بعد حدیث کی کتابیں لکھی گئی ہیں ۔“
”حضرت عبداللہ بن عمرو بن العاصؓ نے حدیث کی کتاب لکھی تھی جو حضرت نبی کریمؐ کے صحابی تھے ۔ حضرت عمر بن عبد العزیز رض نے حکم دیا تھا کہ حدیثوں کے جلسے کئے جائیں ، مدرسے بنائے جائیں ۔“
”صاحبو ! ذرا غور کرو ۔ حضرت امام مالک حضرت نافع کے اور وہ حضرت عبداللہ بن عمر رض کے شاگرد ہیں ، جنہوں نے موطا لکھی ہے...“
...وہ ۸۰ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۵۰ھ میں ان کا انتقال ہوا ، اور وہ بہ کثرت تابعین سے روایت کرتے ہیں اور ان کی طرف ”مسند ابو حنیفہ“ منسوب ہے ۔ حضرت امام محمد بن الحسن ۱۳۲ھ میں پیدا ہوئے اور ۱۸۹ھ میں انتقال کیا ، ان کی سینکڑوں کتابیں ہیں ، حضرت امام مالک کے شاگرد ہیں اور ان کی بھی ایک ”موطا“ ہے ۔ حضرت امام شافعی ۱۵۰ھ میں پیدا ہوئے ، ۲۰۴ھ میں انتقال فرمایا ، آپ کی طرف ”اُمّ“ منسوب ہے ۔“
”یہہ ڈھائی سو سال کی روایت بالکل غلط ہے ، واقعات کے خلاف ہے ۔ احادیث کو بے اعتبار کرنے کے لئے ایسے وسوسے پیدا کئے جاتے ہیں ۔ حضرت ابو بکر ابن حزم جنھیں حضرت عمر بن عبد العزیز نے حدیث جمع کرنے کا حکم دیا تھا تابعی تھے ۔ یہاں سلسلہ دراز ہی کب ہے ؟ بات یہ ہے کہ روایت کا سلسلہ دراز ہوتا ہے تو کچھ شک و شبہ پیدا ہوتا ہے ، جہاں سلسلہ دراز ہی نہیں ہے وہاں شک و شبہ کو کیا دخل ہے ۔“
”صاحبو ! آجکل اہلِ قرآن پیدا ہوئے ہیں جو احادیثِ نبوی کو نہیں مانتے ۔ میں ان سے پوچھتا ہوں جب آپ حدیث کو نہیں مانتے تو نماز کس طرح پڑھو گے ؟ قرآن میں تو صرف ”صَلُّوا“ ہے ، ”اسْجُدُوا“ ہے ، ”وَارْكَعُوا“ ہے ۔ کیا سجدہ پہلے ہے یا رکوع و قیام پہلے ہے ؟ یہ سب چیزیں احادیثِ رسول سے معلوم ہوتی ہیں ۔“
”یہ بھی یاد رکھو ! متواتر کی دو قسمیں ہیں : باللفظ جس کے الفاظ میں کچھ زیادتی یا کچھ تغیر نہیں ، جیسے ”إِنَّمَا الْأَعْمَالُ بِالنِّيَّاتِ“...“
...وغیرہ ، اور روایتِ متواتر بالمعنیٰ بھی ہوتی ہے جس کے الفاظ میں کچھ کمی زیادتی ہوتی ہے مگر معنی ایک ہی رہتا ہے جیسے طریقۂ صلوٰۃ ، طریقۂ حج وغیرہ کی حدیثیں۔
”یاد رکھو ! کہ حدیث کے معنیٰ کیا ہیں ؟ ”قول و فعلِ رسولِ مقبولؐ“ ۔ جو یہ کہے کہ ”میں حدیث کو نہیں مانتا“ وہ حقیقت میں یہ کہتا ہے کہ ”قول و فعلِ رسول کو نہیں مانتا“ ۔ ظالم ! جب تو قول و فعلِ رسول کو نہیں مانتا تو تو رسولِ مقبول کو نہیں مانتا ۔ تجھے اسلام سے کیا غرض ۔ تو حدیث سے نہیں بھاگتا ، ایمان سے ، اسلام سے بھاگتا ہے ! تجھے کیا حق ہے کہ خود کو مسلمان کہے ؟“
”ضعیف راوی کو نہ ماننا الگ چیز ہے اور حدیث کو نہ ماننا الگ چیز ہے۔“
ترجمہ : پیغمبر تم کو جو دے وہ لے لو اور جس سے روکے اس سے رک جاؤ۔
نوٹ : ہر حکم ایک خاص موقع پر ہی دیا جاتا ہے ، مگر یہاں الفاظ کی عمومیت صاف بتلاتی ہے کہ اس میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے کل احکام و نواہی آ جاتے ہیں ۔ لہٰذا عمل بہ ہر حدیث کے لئے یہ آیت بھی حجت ہے جبکہ اس حدیث کی صحت ثابت ہو ۔ اسی سے متصل آیت کے آخری حصہ میں ارشاد ہوتا ہے : وَاتَّقُوا اللَّهَ إِنَّ اللَّهَ شَدِيدُ الْعِقَابِ (الحشر: ۷) ۔
...(اور اللہ سے ڈرو ، دیکھو اللہ سخت سزا دینے والا ہے) ۔ ”خواہ مخواہ احادیثِ رسولؐ سے انکار کر کے قرآن کو ماننے کا جھوٹا دعویٰ کرنا ہے ۔ ایسا کیوں کیا جاتا ہے ؟ قرآن کے من مانے معنیٰ پیدا کرنے کے لئے ۔ انہیں معلوم ہونا چاہیئے کہ قرآن کی شرح حدیث ہے اور حدیث کے ذریعہ قرآن پر عمل کرنا آتا ہے ۔“ (الدین)
اسی موضوع پر ایک اور جگہ حضرت لکھتے ہیں :
”فلاں تاریخ میں یہ بات لکھی ہوئی ہے ، فلاں پروفیسر نے یہ بات کہی ، فلاں یوروپین کا یہ قول ہے.... ان سب پر یقین.... اور حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ایسا فرمایا ، اس کا یقین نہیں ! ان لوگوں نے مذہب کو ایک کھیل بنا لیا ہے ۔ یہ اپنی ناقص رائے کو قرآن اور حدیث سے بھی زیادہ اہم سمجھتے ہیں ۔ جو چاہو کہو اور جو چاہو کرو ! کل معلوم ہو جائے گا کہ تم حق پر تھے یا ہم ! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔“ (الدین)
یہ ایک طبیعی بات ہے کہ نادان دانا سے ، جاہل عالم سے پوچھتا ہے اور اس کے کہے پر اعتماد کرتا ہے ، اور حکم بھی یہی ہے :
ترجمہ : (اہلِ علم سے سوال کرو اگر تم کو معلوم نہ ہو) ۔ دیکھو ! ”اسْأَلُوا“ امر ہے ، جو وجوب پر دلالت کرتا ہے ۔ حضرت فرماتے ہیں :
”دیکھو ! ساری دنیا میں یہی ہوتا ہے ، ماہرِ فن پر اعتماد کرتے ہیں ۔ جب تک خود کو مہارت نہ ہو دوسروں کی تقلید کرتے ہیں ۔ مشکلات پیش آتی ہیں اور خود کو عاجز پاتے ہیں تو فوراً تقلید ہی کرنی پڑتی ہے ۔ بے علمی پھر خود مختاری تباہی کا موجب ہوتی ہے ۔ دیکھو ! حساب معمولی فن ہے مگر ایک زمانے تک کسی استاد کے زیرِ تعلیم رہتے ہیں اور وہ جوابات کی غلطی بتلاتا رہتا ہے تو کہیں صحیح جواب لکھنا نصیب ہوتا ہے۔“
”ضروری و موقوف علیہ علوم تو کچھ بھی نہیں اور آزادیٔ ذاتی رائے کا ادعا اچھے آدمی کا کام نہیں ۔ عربی کی چار سطریں صحیح نہیں پڑھ سکتے اور بن گئے اہلِ حدیث ! کسی ناقص نے کہہ دیا حدیث میں اس طرح...“
...آیا ہے ، بس اس پر اعتماد کر لیا ، نہ تحقیق نہ تدقیق ، آخر تقلید کس بلا کا نام ہے ؟ دوسرے پر اعتماد کرنا ہی تو تقلید ہے....“ (تفسیر صدیقی)
”مقدمہ بازی ہوتی ہے تو وکیل (بلکہ غیر مسلم وکیل) اور بیرسٹر پر اعتماد کرتے ہیں ، اس سے مشورہ لیتے ہیں ، اپنی بے علمی و نادانی کا اقرار کرتے ہیں ۔ مگر دینی امور میں کسی پر اعتماد کرنے کی ضرورت نہیں ، تقلید کی حاجت نہیں ؟“
”او جاہل نادان ! اپنی کمزوری کا اقرار کر ، تجربہ کاروں کی بات مان ، خود کو تباہ نہ کر ، نیم ملا خطرۂ ایمان نہ بن.....“ (تفسیر صدیقی ، ص ۱۱۸)
”تصوف خدائے تعالیٰ کی ذات و صفات کو جاننے کا نام ہے ، یہ خاتم النبیینؐ کا مذہب ہے ، ”أَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي“ (المائدہ: ۳) کی عنایت ہے۔“
”مسلمانوں سے زیادہ خدا کو جاننے والا کوئی نہیں.... کوئی بت پرستی کرتا ہے ، کوئی نور اور روشنی کی پوجا کرتا ہے ، کوئی فعل و انفعال کی ، کوئی باپ ، بیٹا ، روح القدس کا معتقد ہے اور کوئی مادہ و صورت اور جیو اور خَلو کا قائل ہے۔ توحید تو صرف مسلمانوں کا حصہ ہے ۔“
”صوفی وہ صاف دل ، پاک روح ، روشن سِرّ شخص ہے جو قال میں اور حال میں قلادۂ اتباعِ نبوت سے ممتاز ، اور مسند نشینیِ وراثتِ کشف و شہود سے سرفراز ہوتا ہے۔“
”متکلم وہ روشن عقل شخص ہے جو دلائلِ عقلیہ کی سپر سے اعدائے دین و مذہب کے وار کو روکتا ہے ، اور براہینِ قاطعہ کی شمشیرِ خارا شگاف سے شبہات و شکوکِ دشمنانِ خدا و رسول کو چورنگ کرتا ہے۔“
”صوفی و متکلم میں سے اگر کوئی قرآنِ مجید و حدیثِ شریف کے خلاف ایک لفظ بھی نکالے تو وہ حدودِ اسلام ہی سے خارج ہو جائے گا۔“
”...جس طرح ایک متکلم اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھتا ، اسی طرح ایک صوفی بھی اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھ سکتا ۔ غیر معصوم کی عقل و کشف دونوں غیر قطعی ہیں ۔ لہٰذا دونوں میں کسی کو مقدور نہیں کہ کسی اصلِ دین یا امرِ ثابت بہ وحیِ الٰہی کا انکار کر سکے....“
”واضح ہو کہ روزِ روشن میں آنکھ نہ آفتاب کو متحرک دیکھتی ہے نہ سایۂ دیوار کو ، مگر عقل سمجھتی ہے کہ آفتاب بھی متحرک ہے اور اس کے ساتھ ساتھ سایۂ دیوار بھی ۔ جس طرح حِس سے عقل کا مرتبہ اعلیٰ ہے ، اسی طرح عقل سے کشف و الہامِ ربانی کا درجہ اعلیٰ و ارفع ہے ۔ صوفی ان تمام مدارج کو طئے کر لیتا ہے جن پر متکلم کی نظر ہے ۔ لہٰذا صوفی کا متکلم ہونا ضروری ہے گو وہ چند اصطلاحات سے واقف نہ ہو ، اور متکلم کا صوفی ہونا ضروری نہیں ۔ قرآن و حدیث کی تصدیق...“
دونوں کرتے ہیں ۔ مگر متکلم صرف عقل سے اور صوفی عقل و کشف دونوں سے ....“
”ہمیشہ سے دین کی خدمت صوفیہ صافیہ ہی نے کی ہے اور اب بھی کچھ کر سکتے ہیں تو صوفی ہی کر سکتے ہیں ۔ آج کل دنیا مادہ پرستی سے دل تنگ ہو گئی ہے ۔ صوفیوں کو چاہیے کہ علماً عملاً کچھ کام کر کے دکھائیں ۔“
اقتباس از تمہید ”حکمتِ اسلامیہ“
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کی ذاتی زندگی ایک بیدار شہری کی زندگی تھی ۔ محنت و جفا کشی سے خود آشنا تھے ، دیانت و حقوق کی پابجائی پر دوسروں کو بھی کار بند فرماتے تھے ۔ دنیوی امور میں اعتدال سکھاتے ، فقیر منش تھے لیکن رہبانیت کو پاس آنے نہ دیتے ۔ لا رَهْبَانِيَّةَ فِي الْإِسْلَامِ کا پورا پورا ثبوت آپ کی زندگی سے ملتا تھا ۔ شہر و ریاست حیدر آباد کے حالات سے خوب واقف تھے ۔ آپ کی مجلس میں علماء و طالبانِ علم کے علاوہ سرکاری عہدہ داروں کا بھی از راہِ اعتقاد مرجوعہ رہتا ۔ عام لوگ بھی حاضرِ خدمت رہتے ۔ آپ نے اپنی نصیحتوں اور مشوروں میں نیز اپنی تحریروں اور نظموں میں عامۃ الناس کے آگے سماجی برائیوں اور فرسودہ رسوم کے انجامِ بد کا عبرت انگیز نقشہ کھینچا اور اصل اسلام کی جانب راہ دکھائی ۔
چنانچہ آپ کی نظم ”دورِ حاضر“ بہت مشہور ہوئی ۔ نثر میں تفہیمات و ارشاداتِ صدیقی بھی چھپ کر عوام تک آئیں ۔ تفسیر صدیقی میں جا بجا حالاتِ حاضرہ پر لکھا ہے ۔ چند اقتباسات درج ہیں :
”ہر شخص جو کام کرنا چاہتا ہے ، اور اس کا کوئی مقصد ہو ، اس کو چاہئے کہ پہلے اس مقصد کو حاصل کرنے کا علم سیکھے ۔ اور اسی چیز کو اختیار کرے جس میں کامیابی کا یقین ہو ۔ غیر یقینی الحصول مقصد کی طرف کبھی توجہ نہ کرے ۔ اس کے بعد مناسب اعمال اختیار کرے ۔ تمام عمر خیالات میں نہ گزارے ۔ بلکہ کام کرے ۔ کام میں آدمی کو اپنی غلطی...
...نہیں معلوم ہوتی ۔ بڑوں اور تجربہ کاروں کے زیرِ نگرانی کام کرے ۔ ان کی باتوں پر کاربند رہے ۔ چھوٹا بھی صحیح مشورہ دے تو قبول کرے ۔ خود بھی استقلال سے کام کرے اور دوسروں کو اس کی ترغیب دے ۔ ان تمام امور پر کاربند رہے گا تو ضرور دامنِ طلب دُرِّ مقصود سے بھر جائے گا ۔“
اقتباس از : ”فیضانِ صحت“
”اس کے (یعنی اللہ کے) رحمِ عام نے تمہارے لئے تمام اسباب تمام مواد پیدا کر دیئے ہیں ۔ تم ان سے فائدہ حاصل کرنے کا طریقہ اور قانون سیکھو ۔ اور نئے نئے قانون دریافت کرو ۔ اکتشاف کرو وہ تمہارے نتائج عطا کرنے میں کوتاہی نہیں کرتا ۔ حیاتِ دنیا کے مناسب کام کرو تو اس کے نتائج عطا فرما دے گا ۔ حیاتِ اخروی کے مناسب کام کرو تو اس کے نتائج بھی عطا کرے گا ۔ تم ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھو ، اپاہج بن کر رہو ، نہ علم سیکھو نہ ہنر اور تمہارے دشمن علم و ہنر سیکھیں ، عمل و محنت کریں ۔ وہ تو رب العالمین ہے ، سب کا خدا ہے ۔ ان کی محنت کا ثمرہ عطا کرے گا ، اور اپنی رحیمیت سے فیض یاب کرے گا ۔ تم مغلوب ہو جاؤ گے ، مفلس و ذلیل ہو کر رہو گے ...“
تفسیر صدیقی
”صاحبو ! آج کل کے مسلمانوں پر غور کرو کہ ان کی کیا حالت ہے ۔
اسراف اور فضول خرچی مسلمانوں کا مابۂ الامتیاز ہے ۔ پیدا ہونے کے دن سے مرنے کے دن تک ہر چیز میں اسراف ! چھٹی ، چلہ ، سالگرہ ، بسم اللہ ، ختنہ ، شادی بیاہ ..... بات بات پر رسم اور اس پر فضول خرچی ، کسی مشائخ نے کہا ہے ، کسی عالم نے فتویٰ دیا ہے کہ یہ امور جائز ہیں کہ سودی قرضہ نکالو ، کافروں کے سامنے ہاتھ پھیلاؤ .....“
”... جب تک مسلمانوں کے پاس دولت تھی ، سلطنت تھی تمام لوگ نصیحت کرتے کہ سخاوت کرو ، سخاوت اچھی چیز ہے ۔ اب مسلمانوں کے پاس دولت کہاں ، عزت کہاں ، مال کہاں ، کمال کہاں ؟ سب نذرِ آرام طلبی و اسراف ۔ اب وقت ہے کہ سب نصیحت کریں کہ اسراف ہرگز نہ کریں ۔ مال جمع کرو - (کفایت شعاری اختیار کرو) ۔ مال ہی سے جمال ہے ۔ مال ہی میں کمال ہے ۔ جس کے ہاتھ میں کچھ نہیں وہ دوسروں کو تو کیا دے گا ، اپنے جورو بچوں کو بھی کیونکر پالے گا ۔ یاد رکھو ! بے دولت کی کچھ عزت نہیں ۔ بے مال کو جمال نہیں ۔ ذرا دیکھو بھری تھیلی کھڑی رہتی ہے اور خالی تھیلی پڑی رہتی ہے ۔“
الانعام - تفسیر صدیقی
”صاحبو ! دنیا میں اسراف کرنے والے کون ہیں ؟ مسلمان ! شادیوں میں رسموں میں پیسہ اڑانے والے کون ہیں ؟ سود پر قرض لے کر مذہبی رسوم ادا کرنے والے کون ہیں ؟ مسلمان !
غیر مسلموں کے سینماؤں میں کون جاتے ہیں اور کون ان کو اپنا خون پلاتے ہیں ۔ رات دن برج اور جوا کون کھیلتے ہیں ؟ شراب خوری میں کون روپیہ برباد کرتے ہیں ؟ مسلمان !
کمانا نہیں جانتے اڑانا کون جانتے ہیں ؟ مسلمان !
کس کی جائیدادیں بک رہی ہیں ؟ مسلمانوں کی !
یہ سب کیوں ہو رہا ہے ؟ اسراف کی وجہ سے ، بیجا رسوم سے ۔ جھوٹی واہ واہ سے ۔ نام و نمود سے ۔ آج کل شادیاں کیا ہیں خانہ بربادیاں ہیں ۔
’جتنی کمبل دیکھو اتنا پیر پھیلاؤ‘ - كَادَ الْفَقْرُ أَنْ يَكُونَ كُفْرًا
اسراف سے فقیری آتی ہے اور کفر تک پہنچاتی ہے ۔ میرے خیال میں سود دینا بھی برا ہے اور سود لینا بھی برا ۔ مگر سود دینا لینے سے بد تر ہے کیونکہ اس سے آدمی مفلس ہو جاتا ہے ۔“
اللہ ہم کو سیدھا راستہ درمیانی طریقہ کی ہدایت کرے ، نہ افراط نہ تفریط ، ہمیشہ تھرمامیٹر ساڑھے اٹھانوے پر رہے ، نہ کمی ہو نہ زیادتی ۔
اعتدال نیک فال ۔ تفسیر صدیقی - سورہ الفرقان ۲۵ - آیت ۶۷
”کفار تم کو دبانے چلے جا رہے ہیں ، ذلیل کر رہے ہیں اور تم کو...
...اس کا احساس تک نہیں ۔ تم میں حرکت نہیں تو برکت بھی نہیں ۔ خدائے تعالیٰ تمہارا دشمن نہیں اور کافروں کا دوست نہیں ۔ ایسے کام کرو جس سے تم اس کی رحمت کے مستحق بنو ۔“
(شیطان بھی کہے گا) ”میری شکایت نہ کرو ، اپنے آپ کو ملامت کرو ۔“
”نہ ہم بیکار ہوتے نہ ذلیل و خوار ہوتے ۔ گذشتہ را صلوات آئندہ را احتیاط .....“
الانفال آیت ۵۳ - تفسیر صدیقی
”... موجودہ زمانے کے مسلمانوں کی جھوٹی رواداری دیکھو ۔ دشمن اپنے کفر پر مضبوط ہیں اور تم اپنی حق پرستی اور اسلام پر مضبوط نہیں ۔ یہ ایک رسہ کھینچنا ہے ۔ ٹگ آف وار (TUG OF WAR) ہے ۔ جہاں تم نے سستی کی اور ڈھیلے پڑ گئے بس دشمن تم کو کھینچ لیں گے اور تم کو اپنے رنگ میں رنگ دیں گے .....“
”..... مسلمان بد مزاج نہیں ہوتا مگر دین پر مضبوط ضرور رہتا ہے ۔“
التوبہ - آیت ۷۳ - تفسیر صدیقی
”جب تک تم میں کچھ قوت ہے تو تھوڑی بہت رواداری بھی ہے ۔ جہاں مسلمان ضعف کی حالت میں ہیں دیکھ لو ان کے ساتھ کیسا سلوک کیا جاتا ہے ...؟
ان کو معلوم ہونا چاہئیے کہ یہ مسلمان ہیں ، یہ بدھ مذہب والے نہیں کہ ان کو فنا کر دو ... مسلمانوں کو کوئی فنا نہیں کر سکتا ! چنگیز خان کی قوم نے ایک کروڑ مسلمانوں کو تہ تیغ کر دیا تھا ، کیا ہوا ؟ اسی کا پوتا مسلمان ہو گیا اور حامیِ دین و ایمان بن گیا ۔
بہر حال اسلام لاثانی مذہب ہے ۔ لاثانی مذہب ہے ۔“
التوبہ - آیت ۲۸ - تفسیر صدیقی
نوٹ : بغداد کی بربادی ۱۲۵۸ء ، غازان خان کا اسلام لانا ۱۲۹۵ء
”صاحبو ! اپنی صورت شکل ، اخلاق و عادات ، طرزِ زندگی پر غور کرو ۔ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کی پیروی میں ہے یا مَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ اور ضَالِّينَ کی اتباع میں ...“
”تم اللہ کا نام بھی لیتے ہو تو ’او مائی گاڈ‘ کہتے ہو ۔ تم تو سید سلطان کی جگہ ’لیس سلٹن‘ اور غلام محمد کی جگہ ’جی۔ یم‘ کہتے ہو ۔ چند روز پہلے نام کے تو مسلمان تھے ۔ اب نام کے مسلمان بھی کم ہوتے جا رہے ہیں ۔“
”.... دیکھو تم جن کی تقلید کرتے ہو ، وہ اپنی قومیت کی کیسی حمایت کرتے ہیں ۔ دوسری قوم میں جذب ہو جانے کے لئے کبھی راضی نہیں ۔ جان دیں گے مگر اپنی قوم کی عزت ہاتھ سے نہ دیں گے ...“
”نادان مسلمان دین کی تعلیم بھلا بیٹھے اور تتر بتر ہو گئے ۔ اب ہر طرف سے تنظیم تنظیم کی چیخ پکار ہو رہی ہے ، کمیٹیاں اور انجمنیں بنائی جا رہی ہیں ، مگر کن کے اصول پر ؟ یورپ کے اصول پر !
...تو نے اختیار کیا ہے وہ ترکستان جاتا ہے ۔)
نوٹ : ۵ ارکانِ اسلام یعنی نماز ، روزہ ، حج ، زکوٰۃ پر عمل آوری بہترین تنظیم کی ضامن ہے ۔
”سُنّی مسلمان بچوں کو بچپن سے اپنے مذہب کی تعلیم نہیں دیتے ۔ نادان بچے غیر مذہب والوں کی صحبت میں جاتے ہیں ، ان کی کتابیں دیکھتے ہیں اور ان سے متاثر ہو جاتے ہیں ...“
”... اہل سنت کیا ہیں ؟ ہر بد مذہب والے کے شکار ہیں ۔ وجہ اس کی یہ ہے کہ دین کی تعلیم دی ہی نہیں جاتی ۔ دی بھی جاتی ہے تو رسمی ۔ شبہ کچھ ہے اور جواب کچھ اور دیا جاتا ہے ۔ غرض کہ کارِ دنیا تباہ اور کارِ آخرت بے راہ .....“
الانعام - تفسیر صدیقی
”صاحبو ! آپ سمجھتے ہوں گے کہ بتوں پر بھینٹ چڑھا دینا ، لڑکیوں کو زندہ درگور کر دینا ہی اولاد کشی ہے ۔ انہیں دینی تعلیم نہ دینا ، اپنی اولاد کو غیر مسلموں کے زیر اثر رکھنا ، غیر مسلموں کی بورڈنگوں میں رکھنا بھی اولاد کشی ہے ۔ جس کو دینی تعلیم نہیں دی گئی وہ مردہ ہے ۔ اسلامی تہذیب سے واقف نہ ہونا ، یہ بھی موت کی ایک صورت ہے ۔ اسلامی تعلیم سے بے بہرہ رہ کر جینا مرنے کے برابر ہے !!
...بڑی ترقی کی ، بڑی دولت جمع کی ، نام مسلمانوں کا رکھ لیا ! ہمارا مطلوب تو مسلمانوں کی ترقی ہے ، غیر مسلموں کی ترقی سے ہمیں کیا حاصل ! توبہ کرو ، دینی تعلیم سیکھو ، اسلامی اخلاق پیدا کرو ، اس وقت تمہاری ترقی باعثِ مسرت ہو گی ۔“
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - اللهُ أَكْبَرُ اللهُ أَكْبَرُ
الانعام - تفسیر صدیقی
”کیا ان کو (یعنی بزرگانِ دین کی اولاد کو) ان کے بزرگوں نے اسی بات کی تعلیم نہیں دی تھی کہ خدا اور رسول کے احکام کی اتباع کرو ، ان کے پابند رہو ! یہ عالمانہ صورت و شکل کیا کام آئے گی جب کہ عمل اس کے لائق نہیں ۔ کسی بزرگ نے فرمایا :
’صوفی کی عزت خرقہ کے ہاتھ میں نہیں بلکہ خرقہ کی عزت صوفی کے ہاتھ میں ہے ۔‘“
الاعراف - تفسیر صدیقی
”ہمارے زمانے میں مسجد میں نماز ہوتی تو غیر مسلم عورتیں اپنے بچوں کو لے کر آتی تھیں کہ ان پر کچھ پڑھ کر پھونک دیں اور وہ اچھے بھی ہو جاتے تھے ۔ اب تو مسلمان بھی اپنے بچوں پر نمازیوں سے دم نہیں کرواتے ؟ اصل رونا تو اس کا ہے کہ وہ مسلمان خود کب سچے دل سے اللہ کا نام...
...پڑھتے ہیں ؟ اسی لئے اگر وہ کبھی پڑھ بھی لیں تو کچھ اثر نہیں ہوتا ۔ آخر اس کا سبب کیا ہے ؟ خدا وہی ، قرآن وہی ! مگر دل میں خشوع نہیں ، خضوع نہیں ، اخلاص نہیں ! اب اثر ہو تو کیوں کر ہو !
ع دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے“
”صاحبو ! آج کل وعظ بازی کا زور ہے ۔ گھر گھر واعظ اور خطیب لکچر دے رہے ہیں ۔ ایک صاحب بڑے ناز سے بیان کرتے تھے کہ اس مہینے میں ساٹھ (۶۰) وعظ کئے ہیں ! لوگو ! وعظ تو سنتے جاتے ہو مگر اس پر عمل بالکل نہیں کرتے ۔ اس کا نتیجہ کیا نکلے گا ؟ خدا کی حجت تم پر قائم ہو گئی اور تمہارے عمل نہ کرنے کی وجہ سے عذابِ الٰہی آئے گا اور آیا ...“
”صاحبو ! آج کل وعظ کرنے والوں اور سننے والوں کا حال کیا ہے ؟ وعظ کرنے والے نذرانہ کے طالب ، چندوں کے خواہشمند ہیں ، کم سے کم نام آوری کے ، بڑا مقرر کہلانے کے ، اور نصیحت سننے والوں کی حالت کیا ہے ؟ سنیں بہت کچھ اور عمل کچھ بھی نہ کریں ۔ لکچر بازی ہوئی ، اسپیچ بازی ہوئی ، واہ واہ کے نعرے خوب ہوئے ۔ مجلس میں سے اٹھ کر آئے تو ایک کان سے سنا اور ایک کان سے اڑا دیا ۔
عمل کرنا مقصود تو تھا ہی نہیں ، واہ واہ پیشِ نظر تھی ۔ وہ ہو چکی ۔ ایسے وعظ سے نہ مقرر کو فائدہ نہ سامعین کو ۔ مگر اس وعظ سے ایک بات تو ضرور ہوئی کہ خدا کی حجت ان پر قائم ہو گئی ۔ اب ان کو کسی بڑے انجام کے لئے تیار رہنا چاہئیے ۔“
سورہ یونس (۱۰ - ۷۳)
”عذاب کیوں آتا ہے ؟ جب لوگ ظلم و ستم اختیار کرتے ہیں اور اپنے پیغمبروں کو نہیں مانتے ۔ کیا اس زمانے میں ایسا نہیں ہے ؟ کس قسم کا ظلم ہے کہ نہیں کیا جا رہا ہے ، پیغمبر کے کونسے احکام مانے جا رہے ہیں ؟ ان سب کا نتیجہ کیا ہو گا ؟ نفسانیت کی شدت میں ایک دوسرے کو ہلاک کریں گے ۔ شر و فساد عام ہو گا ۔ انجام وہی ہلاکت و بربادی ...“
سورہ یونس آیت ۷۴ - تفسیر صدیقی
...فنائے ذات ہے اور آخر میں عبدیت ....“
نظام العمل فقراء
تصوف یا علمِ لَدُنِّی کا ماخذ حدیث و قرآن ہے ۔ (یہی بات) اصل اصول اور تمام سلاسل کی متفق علیہ ہے ۔
”علمِ تصوف یا علمِ لدنی کے ذریعہ ہر قادری اپنی زندگی احکامِ خداوندی اور فرمانِ نبوی کے مطابق بسر کرے ۔ ہدایت کے لئے شیخ کا انتخاب کرے ۔ بیعت کرے ۔ توبہ کرے ۔ تقویٰ اختیار کرے ۔ مختلف اذکار و اشغال و اوراد میں مصروف ہو جائے اور ان کے نتائج سے بہرہ ور ہو ...“
نظام العمل فقراء
”بندہ جب خدا کا راستہ چلنا چاہتا ہے تو پہلے اپنی گذشتہ غفلت ، اپنی بے حکمی و نافرمانی پر نادم ہوتا ہے اور خدائے تعالیٰ سے معافی مانگتا ہے ، اور خدا کی طرف رجوع کرتا ہے اور پختہ عہد سے اقرار کرتا ہے کہ میں آئندہ خدائے تعالیٰ کی نافرمانی نہیں کروں گا ۔ اگر دوسرے بندگانِ خدا کے کچھ حقوق اس نے ضائع کئے ہیں تو اس کی تلافی کرتا ہے ۔ جن چیزوں کی تلافی نہیں ہو سکتی ان کے متعلق لوگوں سے معافی مانگتا ہے ۔ یہ ہے توبہ کی حقیقت ....“
توبہ دل کی صفت ہے ۔ رجوع الی اللہ ہوتا ہے ۔ توبہ ہاتھوں کی صفت تو ہے نہیں کہ ان کو رخساروں پر مار لیا اور سمجھ لیا کہ میں نے توبہ کر لی ۔“
”توبہ سے تمام گناہ معاف ہو جاتے ہیں اور وہ ایسا ہو جاتا ہے جیسے آج ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے ...“
نظام العمل فقراء
”توبہ کے بعد دوسرے خواہشاتِ نفسانی اپنی طرف مائل کرنا چاہتے ہیں اور جس چیز کو ترک کر دیا تھا پھر اسی میں مبتلا کرنا چاہتے ہیں ۔ برے کاموں سے اجتناب کرنا تقویٰ ہے ۔ لہٰذا تقویٰ کی ضرورت ہوئی ۔
ہر ایک چیز جس سے نقصان ہو ، اس سے بچنا لوازمِ تقویٰ سے ہے ... کم کھانا ، کم سونا ، کم بولنا ...“
”بے کار گفتار ، لوگوں کی برائیاں رونا ، دوسروں کی تنقید اور اپنی تنقید بھول جانا ، حماقت کے سوا کیا ہے ....“
”ترکِ واجب بھی گناہ ہے اور ارتکابِ حرام بھی گناہ ۔ ان دونوں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہے ....“
نظام العمل فقراء
”صوفی ابن الوقت ہوتا ہے (یعنی جو وقت میسر ہے اس کی قدر کرتا ہے)...
...ماضی گیا ، مستقبل نا قابلِ اعتماد ۔ اب تمہارے ہاتھ میں کیا ہے ؟ ایک حال ہے اور اسی پر تمہارے حسن و قبیح کا مآل ہے ۔ وقت آتا ہے تو کام ساتھ لاتا ہے ۔ آج کا کام کل پر ڈالو گے تو کل کا کام کب نکالو گے ؟“
”... انسان کی بہت سی حاجتیں اور بہت سے مقاصد ہیں ۔ اپنی سعی اور کوشش کو موثر سمجھنا غلطی ہے ۔ اپنی حاجات کو پورا کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ پر اعتماد کرنے کی ضرورت ہے ۔ یہی تو توکل ہے ۔ کام نہ کرنے کا نام توکل نہیں ۔ یہ تو آرام طلبی ہے اور اپنے ہاتھ پاؤں کو ، اپنی قوتوں کو جو خدائے تعالیٰ کے عطایا ہیں ، بیکار کر دینا ہے ، عطایائے الٰہی کی سخت ناقدری ہے ....“
نظام العمل فقراء
”خدا کے فضل و کرم سے جو کچھ ملتا ہے اس کا احسان ماننا ’شکر‘ ہے ۔“
کلمہ طیبہ
”جب اللہ تعالیٰ ملاحظہ فرماتا ہے کہ اس کے خیالات درست اور خدا پر اس کا اعتقاد قوی ہے اور بندہ اس کی فرمانبرداری کر رہا ہے اور اس کے حکم کے مطابق چل رہا ہے تو اب اس کا امتحان شروع ہوتا ہے ۔ دنیا تمام دشمن ہو جاتی ہے اور اس کو اللہ تعالیٰ مصائب ، امراض ، فاقے اور احتیاج میں مبتلا کرتا ہے اور فرماتا اور الہام کرتا ہے کہ تم کو میری اطاعت کرنی چاہئیے نہ کہ مجھے تمہاری اطاعت !
.... یہ حالت بڑی ناگوار ہوتی ہے اور اس وقت صبر کی ضرورت ہے ۔....“
”...تکلیفات اور مصائب کو بادلِ ناخواستہ برداشت کرنے کا نام ہی تو صبر ہے ۔“
”اس زمانے میں دل و خیال کا نقطہ اعتدال پر رکھنا مردانِ خدا کا کام ہے .....“
نظام العمل فقراء
”بندہ جب مصیبتوں کو برداشت کرے ، دل پر کسی قسم کی گرانی نہ ہو ۔ احکامِ الٰہی بلا انکار و کراہت قبول کر لے تو اس کا نام تسلیم ہے ۔ اور یہی بزرگوں کی تعلیم ہے ۔“
نظام العمل فقراء
”بندہ جب تکلیفات برداشت کرنے کا عادی ہو جاتا ہے اور احکامِ الٰہی کا عمل کرنا اس پر سہل ہو جاتا ہے اور ہر قسم کی تکلیف کو برداشت کر کے اس کا مزہ لیتا ہے ... اس کا لطف اٹھاتا ہے تو اس کا نام رضا ہے ۔“
”خدا کی رضا مندی بڑی چیز ہے ۔ کسی نے حضرت امام حسنؓ کے سامنے بیان کیا کہ حضرت ابوذر غفاریؓ فرماتے ہیں کہ ’میں تکلیف کو سیدھے ہاتھ سے اور راحت کو بائیں ہاتھ سے لیتا ہوں ۔‘ امامِ عالی مقام نے فرمایا کہ ’خدا ابوذرؓ پر رحم کرے ، میں تو رنج و راحت...
...سب کو سیدھے ہاتھ سے لیتا ہوں‘ ۔ یہہ ہے مقامِ كِلْتَا يَدَيْهِ يَمِينٌ یعنی خدا کے دونوں ہاتھ سیدھے ہی ہیں ....“
نظام العمل فقراء
”... جب اس پر اس بات کا انکشاف ہو جاتا ہے کہ نافع و ضار خدا کے سوا کوئی نہیں اور کسی کو اصلی قوت نہیں ، اس کے پاس سب کے افعال فنا ہو جاتے ہیں ، اس کو ’فنائے افعال‘ کہتے ہیں ۔“
”...وہ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ کو پیشِ نظر رکھتا ہے اور ترقی کرتا ہے اور اسے معلوم ہوتا ہے کہ بندہ اپنی عدمیتِ اصلی پر ہے ۔ تمام خوبیوں کا مرجع خدا ہے ۔ یہہ امر اگر منکشف ہو جائے تو اس کو ’فنائے صفات‘ کہتے ہیں ...“
”...اور ترقی کرتا ہے تو خدا کی ذات اور اس کے صفات کے سوائے کسی کو بالذات نہیں جانتا ۔ اپنے آپ کو ڈھونڈتا ہے اور کہیں نہیں پاتا چونکہ اس کی نظر صرف خدا پر رہتی ہے اور ماسوا اللہ سے اعراض کرتا ہے اور اپنے خیال کو غیر سے پاک کر دیتا ہے تو اپنے آپ کو بھول جاتا ہے ۔ کہنا کچھ چاہتا ہے اور منہ سے نکلتا کچھ ہے ۔ اس کی زبان سے خدا کے نام کے سوا کچھ نہیں نکلتا ۔ یہہ زمانہ خود فراموشی اور عقل کے چھپ جانے کا ہے ۔ اسی حالت کو ’فنائے ذات‘ کہتے ہیں ۔
بعض افراد پر خود فراموشی کی حالت ایک طویل زمانہ تک رہتی ہے اور وہ مجذوب ہو جاتے ہیں ۔“
اقتباس از کلمہ طیبہ
”... آدمی اس وقت فنا فی اللہ ہوتا ہے جب خدا کے سوا کسی کا خیال باقی نہ رہے ۔ یہہ (ایک طرح کی) بے ہوشی کی حالت ہے ۔ ع“
”اس کے بعد (جب اللہ تعالیٰ طالب کو اس بے ہوشی سے ہوش اور فنا کے بعد بقا کی جانب اپنی معیتِ ہمہ وقت اور ذات و صفات و افعال میں اپنی نسبت کے احساس کے ساتھ لوٹاتا ہے تو) تمام کھوئی ہوئی چیزیں (جو اس کی نظر سے ساقط ہو گئی تھیں) دوبارہ مل جاتی ہیں اور اس مرتبہ میں نسبت الی الحق سے غفلت نہیں ہوتی (وہ غفلت جو فنائیت سے پہلے دامن گیر تھی) ...“
اقتباس - نظام العمل فقراء
”... مگر جو انسانِ کامل ہیں ، ان کو پھر عقل و ہوش عطا کئے جاتے ہیں ۔ جو کچھ کھو گیا تھا ان کو پھر ملتا ہے ۔ یہ لوگ خود کو اور سب کو ذاتِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ سے وابستہ کرتے ہیں ۔ کسی چیز کو لا طائل اور بے منشاء نہیں سمجھتے ۔ ان کی نظر اپنے پر بھی رہتی ہے اور منشاء پر بھی ۔“
”...وہ نفی بھی کرتے ہیں تو موجودات کے بالعرض ہونے کی وجہ سے ۔“
”کہتے بھی ہیں...
...تو ہر چیز کو اس کا حق ادا کرتے ہیں ۔ اقتضائے وقت کا بڑا خیال رکھتے ہیں ۔ ایک کا حق دوسرے کو دینے کو اور ایک مقام کا نام دوسرے مقام پر دینے کو ظلم سمجھتے ہیں ۔ وہ یہہ بھی جانتے ہیں کہ ظلم تعدی ہے اور تعدی ضلالت کی شان ہے ۔“
”یہی عبدیت ہے ۔ خدا کی بندگی ہے ۔ مُحَمَّدٌ عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ میں عبد کی شان ہے ۔“
اقتباس از کلمہ طیبہ
سورہ جمعہ آیت ۲
(وہ اللہ ہی ہے جس نے ان پڑھوں میں ، انھیں میں کے ایک کو رسول بنا کر بھیجا جو انہیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک نفس کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی باتیں سکھاتا ہے)
”صاحبو ! محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تم کو کیا دیتے ہیں ؟ قرآن بھی دیتے ہیں اور اس کا صحیح استعمال بھی سکھاتے ہیں جو لفظ ’حکمت‘ سے معلوم ہو رہا ہے ۔ حکمت کا لفظ ایسا ہمہ گیر ہے جو فطری تعلیم کی طرف رہنمائی کرتا ہے ۔
حکمت کیا ہے ؟ ہر چیز کو اس کا حق دینا ۔
اس سے علم کی کتنی اہمیت نکل رہی ہے ۔ علم و حکمت کی اہمیت تو ظاہر ہی ہے .....“
”ذرا تزکیۂ نفس کو بھی تو دیکھو ! علم اور چیز ہے اور تزکیۂ نفس اور چیز ہے ۔ باتوں سے تزکیۂ نفس نہیں ہوتا ۔ یہ عملی چیز ہے ، روحانی چیز ہے ، نفسانی (نفس سے متعلق) چیز ہے ۔“
”صحابہ عرض کرتے تھے .... ہم دربارِ نبوت میں رہتے ہیں تو ہمارے دل کی کیفیت جدا رہتی ہے ، اور جب اپنے گھروں کو جاتے ہیں تو وہ...
حالت برقرار نہیں رہتی ۔
کسی کو اپنے سینے سے لگا لیا ، ان کا شرک و کفر دور ہو گیا ۔ بعض کو فرمایا کہ دامن پھیلاؤ اور طالب کے دامن میں اشارے سے کچھ عطا کیا ۔ وہ دامن سمیٹ کر اپنے سینے سے لگا لیتے ، اور ان کو علم اور حضورِ قلب حاصل ہوتا ۔ بعض کے سینے پر ہاتھ مارا ، اس تاریک سینے میں سے نور نکلنا شروع ہوا .....
.... بہر حال تزکیہٴ نفس دو طرح سے ہوتا ہے : (۱) توجہ خاص سے ، (۲) صحبت نیک سے ۔ توجہ خاص کے لئے فقراء کے محاورے میں توجہ ہی کا لفظ استعمال کیا جاتا ہے اور میں انگریزی دانوں کے سمجھنے کے لئے ATTENTION کہتا ہوں ۔ اور صحبت نیک سے جو دائمی فیض حاصل ہوتا ہے اس کو عربی میں ”تموج“ کہتے ہیں اور میں اس کا ترجمہ انگریزی میں ”VIBRATION“ کرتا ہوں .....
اقتباس از تفسیر صدیقی - سوره جمعه
”طریقہٴ قادریہ کا اصل اصول عدمیتِ اصلی پر رہنا ، بے ارادہ جینا ، بے مقصد گزارنا ، نہ کسی چیز سے اعراض ہے نہ کسی چیز پر اصرار ، اقتضاے وقت
کا سمجھنا اور اس کے مطابق ہو جانا ، تحتِ حکم چلنا ۔ اپنے یا کسی اور کے ارادے کو دخل نہ دینا ، ہر چیز میں اخلاص رکھنا ، عبدیت کو سرمایہٴ ناز سمجھنا ، ایک قادری کا اہم فرض ہے ۔
قادری کا ہر عمل تحتِ حکم ہونے کی وجہ سے ”قربِ فرائض“ میں داخل ہے ۔
ایک اور بات قابلِ یادداشت ہے ۔ نفل نمازیں اپنی خوشی و ارادے سے پڑھی جاتی ہیں اور فرض نمازیں حکمِ خدا سے ۔ اگر ایک شخص رات بھر نوافل پڑھے ، صبح کے وقت سو جائے اور فجر کی دو رکعتیں نہ پڑھے اور دوسرا رات بھر سوئے اور صبح کی دو رکعتیں فرض ادا کر دے تو مقدم الذکر سے مؤخر الذکر افضل ہے ۔ جو شخص اپنی خوشی سے ریاضتیں کرتا ہے ، نیک کام کرتا ہے ، خدا بھی اس کے مقاصد کو پورا کرتا ہے ۔ جو چاہو ہوتا ہے ۔ اس کو صاحبِ قربِ نوافل کہتے ہیں ۔
جو شخص تحتِ حکم رہتا ہے نہ اس کا کوئی مقصد ہے نہ کوئی مراد ، اس کا صرف یہی مقصد ہے کہ خدا کے مقصد کو پورا کرے ، ایسا شخص خلیفۃ اللہ ہوتا ہے ۔ اس سے سب کو امداد ملتی ہے ۔ نام اس کا ہے کام خدا کا ۔ ایسے شخص کو صاحبِ قربِ فرائض کہتے ہیں ....“
اقتباس از ”المعارف“ حصہ سوم
”ہاں یاد رکھو ! صرف یادِ خدا ہی سے دلوں کو اطمینان ہوتا ہے“
جب تک آدمی دنیا کی جھنجھٹ میں پھنسا رہتا ہے کبھی دل کو اطمینان
نصیب نہیں ہوتا ۔ یادِ الٰہی تمام فکروں سے سبکدوش کر دیتی ہے ۔
ہزار مقاصد ہوں گے تو ظاہر کہ دل پارہ پارہ ہو گا ۔ اطمینان کوسوں دور ہو گا ۔
میرا مطلب یہہ نہیں ہے کہ دنیا کے تمام کام چھوڑ کر ، رہبانیت اختیار کر کے مفت کی روٹیاں کھاتے رہو ، بلکہ مقصد یہہ ہے کہ خدا کو بالکل نہ بھول جاؤ ۔ عام طور سے خدا کا خیال رکھو ۔ جو کام کرو خدا کا کام سمجھ کر کرو ۔ خالی وقت میں بھی خدا کا دھیان لگاؤ ۔ چند روزہ زندگی کے لئے ہمہ تن مصروف ، رات دن انہماک اور خدا کے اور آخرت کے خیال کو تضییعِ اوقات نہ سمجھو ۔ تم کو مرنا ہے اس کے دربار میں جانا ہے ۔ تم شترِ بے مہار اور بے ناتھ کے بیل نہیں ہو ۔ تم سے تمہارے کاموں کی باز پرس کی جائے گی ۔ تم کو جواب دہی کرنی پڑے گی ۔
موت کا وقت مقرر نہیں ، معلوم نہیں کب آتی ہے ۔ جب موت کا وقت معلوم نہیں تو توبہ و استغفار کر کے ہمیشہ تیار رہو ۔ ایسا نہ ہو کہ تم لیت و لعل میں پڑے رہو ، توبہ نصیب نہ ہو اور موت آ جائے .... !
دنیا کے کام تو آج اور خدا کے کام کل ! آخر اس کل کی کچھ انتہا بھی ہے ۔ جو کرنا ہے آج کر لو ۔ سب سے بڑا واعظ موت کا خیال
ہے ۔ اپنے مرنے کو بھول جانا اور یہہ سمجھنا کہ شیطان کی حیات کے ساتھ میری حیات وابستہ ہے ، میں قیامت تک مرنے والا نہیں ، شیطانی خیال ہے ۔ ہمیشہ اس واعظ کو پیشِ نظر رکھو ۔
اقتباس از : تفسیر صدیقی - الرعد
غفلت جائے گی تو اللہ کی معیت آئے گی ۔ جس کو خدا سے کام نہیں اس کا نیک انجام نہیں ۔ یاد کرو یاد کرو ۔ اسی سے فریاد کرو ۔
انتخابات از : نظام العمل فقراء - انوار الدین صدیقی
حضرت عبد القدیر صدیقی فرماتے تھے کہ غفلت سالک کے لئے موت کا حکم رکھتی ہے ۔ اس سے بچو ، دائماً ذکر میں رہا کرو ۔ اور اس مقصد کے حصول کیلئے
آپس میں ”یا فراموش“ باندھ لو ۔ اگر تم میں کوئی باطنی ذکر میں مصروف ہے تو اسے چاہئیے کہ شرکائے معاہدہ کی یاد دہانی کے لئے ”سبحان اللہ“ کہے ۔ دوسرا بھی مصروفِ ذکر ہو تو اس کا جواب ”الحمد للہ“ سے دے ۔ اور اگر کوئی اپنے آپ کو ذکر میں مصروف نہ پائے تو ”أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ“ کہہ کر مصروف ہو جائے ۔
با ہمہ بے ہمہ اور مستی میں ہوشیار رہو کہ ذکر بھی جاری رہے اور حقوق العباد بھی پوری طرح ادا ہوتے رہیں ....
دل اور خیال کا ایک نقطہ پر قائم رہنا توحید کو پیدا کرتا ہے اور فنائیت کو لاتا ہے ۔ اللہ کے کسی نام کو بکثرت اور بار بار پڑھنے سے اس اسم سے ایک نسبت پیدا ہوتی ہے اور اس کی تجلی ذاکر کے دل میں ہونے لگتی ہے ۔ قاعدہ یہہ ہے کہ ہماری قوتوں میں جو قوت کمزور ہے اس کو ترقی دینے کے لئے ایسے نام کو منتخب کریں جو اس کے مناسب ہے ۔ اسمائے الٰہی میں سے کسی شخص کے لئے کسی اسم کا منتخب کرنا عارف کا کام ہے ....
”فنائیت چاہتے ہو تو اپنے شیشہٴ دل کو کسی مردِ با خدا کے قدموں میں ڈال دو ۔ جلد یا بدیر اپنا مقصد پا ہی لوگے ۔“
خلاصہ - یاد حسرت آیات
”بدعت آتی ہے وہابیوں کے پاس ...! بزرگوں کے جتنے کام ہیں سب نسبت سے ہیں ۔“
”رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر کو اپنے سینے سے لگا کر زور سے دبایا ۔ حضرت عمر کانپنے لگے ۔ کفر اسلام سے بدل گیا ۔ ایک صاحب کے دل میں وساوس بہت آتے تھے ۔ آپ نے ان کے سینے پر ہاتھ مارا اور وہ پسینہ پسینہ ہو گئے اور ان کے تمام خطرات کافور ہو گئے ۔ ایک صاحب کا حافظہ اچھا نہیں تھا ۔ فرمایا دامن پھیلاؤ اور دونوں دست ہائے مبارک سے کچھ دینے کا اشارہ فرمایا ۔ انہوں نے اپنے دامن کو سمیٹ کر اپنے سینے سے لگا لیا اور حافظہ درست ہو گیا ۔ احادیث یاد رہنے لگیں ۔ سب سے زیادہ حدیث کی روایت کرنے والے بن گئے ۔“
”لوگ عرض کرتے آپ کی صحبت میں جب تک بیٹھتے ہیں ادھر اُدھر کا کوئی خیال نہیں آتا ۔ جب اپنے گھر جاتے ہیں تو وہی روز اول کا سا حال ہوتا ہے ۔ فرمایا اگر یہہ حالت دائمی ہو جائے تو فرشتے آ کر تم سے مصافحہ کریں گے ۔“
”یہہ تموج کی مثال ہے یہہ وائبریشن ہے ۔ یہاں دینے دلانے کی بحث نہیں ۔ یہاں بے مانگے ملتا ہے ۔“
”تم کسی اچھے کے پاس بیٹھو گے تو تم بھی اچھے ہو جاؤ گے ۔ برے کے پاس بیٹھو گے تو ان کی برائی کے تموج سے تم بھی خراب ہو جاؤ گے ۔“
نظام العمل فقراء
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کا ایک مختصر و جامع مضمون ”ضرورتِ بیعت“ رسالہ ”التوحید“ بزبانِ فارسی جس کا ترجمہ حضرت بحر العلوم کے فرزند و جانشینِ اول حضرت عبد الرحیم صاحب صدیقی نے کیا ہے ۔
یہہ ترجمہ ”مرآۃ التوحید“ کے نام سے شائع ہوا ۔ حضرت قبلہ نے اردو میں بھی ایک رسالہ بعنوان ”حقیقتِ بیعت“ لکھا ہے ۔
”ضرورتِ بیعت“ پورا مضمون اور ”حقیقتِ بیعت“ کے چند اقتباسات یہاں پیش کئے جاتے ہیں :
صاحبو ! بیعت کیا ہے اور اس کے اغراض و مقاصد کیا ہیں ؟ بیعت دراصل ایک معاہدہ ہے ۔ عربوں کی ایک عادت یہہ ہے کہ کوئی معاہدہ کیا جاتا ہے تو ہاتھ پر ہاتھ مارتے ہیں ۔ تمام سلطنتوں میں حلفِ وفاداری لیا جاتا ہے ۔ اسی طرح کسی اہم بات کی تاکید پر بیعت لی جاتی ہے ۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں کوئی مسلمان ہوتا تو بیعت کرتا ۔ توبہ کرتا تو بیعت لی جاتی ۔ بیعتِ تقویٰ و توبہ عورتوں سے بھی لی جاتی ۔ بعض دفعہ اپنے خون کا آخری قطرہ بہانے کے متعلق بیعت لی جاتی جیسا کہ حدیبیہ میں ہوا ۔ بعض دفعہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کسی سے کچھ نہ مانگنے پر بیعت لی ۔ ان لوگوں کی یہہ حالت تھی کہ اگر اونٹ کی مہار گر جاتی تو اونٹ کو بٹھا کر مہار اٹھاتے مگر دوسروں سے یہہ نہ کہتے کہ ذرا مہار
دے دو ۔ بعض دفعہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے اللہ اور اس کے رسول کی محبت میں ثابت قدم رہنے کے لئے بھی بیعت لی ۔ غرض کہ کسی اہم چیز پر عہد لینے کا نام بیعت ہے ۔
بھائی عبد اللہ ! اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے پسندیدہ اور خوشنودی کے کاموں کی توفیق دے ۔ دیکھو ! علمِ حساب ایک ایسا یقینی علم ہے کہ مشکل سے کوئی دوسرا علم ایسا یقینی اور قطعی ہو سکتا ہے ۔ بھلا اس میں کسی کو شک و شبہ ہو سکتا ہے کہ دو اور دو چار ہوتے ہیں ۔ اور چار میں سے دو تفریق کئے جائیں تو دو باقی رہ جاتے ہیں ۔ مگر پھر بھی اس کی تعلیم و تفہیم پہلی جماعت سے دسویں جماعت تک کرائی جاتی ہے ۔ تب کہیں اتنی محنت اور ماہر استاد کی مدد کے بعد طلبہ میں صحیح جوابات ادا کرنے کی قابلیت پیدا ہوتی ہے ۔
یہہ بات بھی یاد رکھنی چاہئیے کہ اگر کوئی روپیہ کھوٹا ہو تو اس سے چند پیسوں کا نقصان ہو گا اور اگر اشرفی غیر خالص ہو تو چند روپیوں کا نقصان ہو گا ، اور اگر کوئی جواہر پارہ مصنوعی یا ناقص ہو تو اس سے کتنے ہی روپیوں اور اشرفیوں کا نقصان ہو گا ۔ تو پھر بھلا نفسِ انسانی ، جو ایک بے بہا جواہر اور مادے سے مجرد و پاک ہے اور جس سے بہتر کوئی شئے نہیں تو اس کی پاکی و صفائی بغیر استادِ کامل کے کس طرح ممکن ہے ؟ حق تو یہہ ہے کہ اگر کسی کے دین و ایمان میں کوئی خلل و خرابی واقع ہو تو اس کا انجام دنیا و آخرت دونوں میں گھاٹا ہی کھاتا ہو گا ۔ خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ۔ غرضیکہ
جو چیز جس قدر قیمتی ہو گی اس میں کھوٹ واقع ہونے کی وجہ سے اسی قدر خسارہ و نقصان ہو گا ۔
اچھا ! یہہ تو بتاؤ کہ کسی بزرگ کے ہاتھ پر لوگ بیعت کیوں کیا کرتے ہیں ؟ محض اعتقادِ صحیح ، دل کی پاکی اور نفس کی صفائی کے لئے ۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
ترجمہ : (جو لوگ تم سے بیعت کرتے ہیں وہ دراصل اللہ ہی سے بیعت کرتے ہیں ۔ اللہ کا ہاتھ اُن کے ہاتھوں پر ہے)
یہہ بھی ارشادِ باری تعالیٰ ہے :
ترجمہ : (اور اگر وہ لوگ جب تمہاری نافرمانی کر کے اپنے اوپر ظلم کر چکے تھے ، اس کے بعد بھی تمہارے پاس آتے اور اللہ سے مغفرت چاہتے اور رسول یعنے تم بھی ان کی مغفرت چاہتے تو بے شک وہ اللہ کو توبہ قبول کرنے والا اور مہربان پاتے ۔)
یہاں وَاسْتَغْفَرَ لَهُمُ الرَّسُولُ یعنے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی دعائے مغفرت کو شرط قرار دیا ہے ۔ حضرت یعقوب کے فرزندوں نے ان سے عرض کیا :
ترجمہ : ”ابا جان ! ہمارے لئے دعائے مغفرت فرمائیے ۔“ جس سے واضح ہے کہ بزرگوں کی دعا کی بھی سخت ضرورت ہے ۔
ترجمہ : (اے ہمارے پروردگار ! انھیں میں سے ایک رسول بھیج جو ان کو اللہ کی کتاب پڑھ کر سنائے اور ان کا تزکیہٴ نفس کرے اور انہیں کتاب و حکمت کی باتیں سکھائے ۔)
ترجمہ : (وہ اللہ ہی ہے جس نے ان پڑھوں میں انھیں میں کے ایک کو رسول بنا کر بھیجا جو انھیں اس کی آیتیں پڑھ کر سناتا ہے اور انھیں پاک نفس کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی باتیں سکھاتا ہے)
ترجمہ : (بے شک اللہ نے مومنین پر احسان فرمایا جب انھیں میں سے ایک رسول بھیجا جو انہیں اس کی آیات پڑھ کر سناتا ہے اور انہیں پاک کرتا ہے اور انہیں کتاب و حکمت کی تعلیم دیتا ہے) ۔
اس سے ظاہر ہے کہ تزکیہٴ نفس ، کتاب و سنت کی تعلیم کے علاوہ ہے اور تزکیہٴ نفس کیا ہے ؟ نفسِ قدسی کی توجہ ہے جو طالب کے نفس پر ہوتی ہے ۔
یہہ بھی مخفی نہ رہے کہ نیکوں اور بزرگوں سے نسبت کا ہونا بھی ایک بڑی نعمت ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : وَكَانَ أَبُوهُمَا صَالِحًا (پارہ ۱۵ - سوره کہف - ع ۱۰ - آیت ۸۲)
ترجمہ : (یعنے ان دونوں یتیموں کا باپ ایک نیک آدمی تھا ، اس لئے ان کی دیوار درست کرنے کے لئے اللہ تعالیٰ نے حضرت خضر اور حضرت موسیٰ ، دو پیغمبروں کو بھیجا) ۔
ترجمہ : (جو لوگ ایمان لائے اور ان کی اولاد نے بھی ایمان کے ساتھ ان کی پیروی کی تو ہم ان کی اولاد کو ان سے ملا دیں گے ۔ اور ان کے ماں باپ کے عمل میں سے کچھ بھی کم نہ کریں گے) ۔ چونکہ روحانی اولاد جسمانی اولاد سے کسی طرح کم نہیں ہوتی ، لہٰذا عقیدت مند طالبانِ حق اپنے پیروں اور مرشدوں کے ساتھ ملا دیئے جائیں گے ۔
پس ، بزرگانِ دین اور شیوخِ طریقت کی محبت ان کی معیت کا باعث ہو گی ۔ یہہ بھی مخفی نہ رہے کہ بیعت و ارادت یعنے پیری مریدی کا طریقہ زمانہٴ نبوت سے اس وقت تک جانشینانِ نبوت سے پیڑھی در پیڑھی ہم تک پہنچا ہے ۔ پس بیعت کا یہہ سلسلہ کوئی نئی بات نہیں ہے بلکہ ایک قدیم طریقہ ہے کہ :
یعنے میں صالح اور نیک لوگوں میں سے تو نہیں ہوں ، لیکن چونکہ نیکوں سے محبت رکھتا ہوں اس لئے عجب نہیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب پر رحم فرمائے ۔
اصل بات یہہ ہے کہ آدمی کو اپنی غلطی معلوم نہیں ہو سکتی ۔ استاد شاگرد کی غلطیوں کو پکڑتا جاتا ہے ۔ جب ایسی بدیہی چیزوں میں غلطی ہونے سے استاد کی ضرورت ہوتی ہے تو لطیف اور نازک چیزوں میں غلطیوں کا ہونا کثیر الوقوع ہے ۔ استاد اپنے شاگردوں کی ہمیشہ نگرانی کرتا ہے اور ان کو ان کی غلطیوں پر متنبہ کرتا رہتا ہے ۔ جب دنیاوی کاموں میں استاد کی ضرورت ہوتی ہے تو سلوکِ راہِ خدا میں استادِ روحانی یا شیخ کی کیوں ضرورت نہ ہو گی ؟
عام طور پر مشائخینِ کرام کس طرح بیعت لیتے ہیں ؟ مردوں کا ہاتھ پکڑتے ہیں اور ان سے عہد لیتے ہیں کہ اللہ اور اس کے رسول کے حکم کے مطابق رہیں گے اور ان سے جس قدر ہو سکے گا رذائل سے اجتناب اور فضائل پر کاربند رہیں گے ....
.... بیعت کے وقت استغفار اور عہد کے الفاظ کہنے کے بعد إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ .... إلى آخره پڑھتے
ہیں ۔ اور بعض شیخ کہتے ہیں تم کو اس آیت کی وصیت کرتا ہوں :
اس کے بعد شیخ ہمیشہ مرید کو اپنی نگرانی میں رکھتا ہے ۔ اور ہر وقت اپنے حسنِ توجہ سے ، روحانی امداد سے اور قوتِ خیالی و ارادی سے مرید کو بری باتوں سے روکتا ہے اور نیک اعمال کو اور ان کی نیتوں کو درست رکھتا ہے ۔
بعض دفعہ چھوٹے کم سمجھ بچوں سے بھی بیعت لی جاتی ہے ۔ اس کو ”بیعتِ برکت“ کہتے ہیں ۔ یہہ تو مردوں کی بیعت کا ذکر تھا ۔ عورتوں کی بیعت میں خالی زبان سے بیعت کا لینا کافی ہوتا ہے ....“
بعض لوگ کسی اچھے اور تجربہ کار مذہبی شخص سے دوستی پیدا کرتے ہیں اور اس کے نیک مشوروں کو سنتے اور ان پر عمل کرتے ہیں ۔ ایسے شخص کو رفیقِ راہِ خدا کہا جاتا ہے ۔ ایسا شخص مرشد تو نہیں مگر مشیر ضرور ہوتا ہے ۔
شیخ کیسا ہونا چاہئیے ؟ مریدی کی غرض اور مقصد کو پورا کرنے کی قابلیت رکھنے والا ہو ۔ بعض شیوخ کا خیال ہے کہ مرشد کچھ قرآن شریف کے احکام کی آیتیں اور حدیث و فقہ کے ضروری مسائل سے بھی واقف ہو اور کسی تجربہ کار ہستی کے فیضِ صحبت سے باریاب ہو ۔ بعض بزرگوں نے اچھے مرشد کی یہہ تمیز بتائی ہے کہ جس کی صحبت میں وساوس اور فضول خیالات سب بند ہو جائیں اور آدمی کا خیال خدا
اور رسول کے ساتھ وابستہ ہو جائے ۔
کیا ہر شخص کو مرید ہونا ضروری ہے ؟ ایک شخص رذائل سے مجتنب اور فضائل سے متصف ہونے کو ضروری سمجھتا ہے اور اس کو ایک اعلیٰ معیار پر ادا کرنا چاہتا ہے ، اگر آپ اس کو ضروری نہیں سمجھتے تو آپ کو محرومیت مبارک ۔ بزرگوں کا مقولہ ہے :
”بے پیرے کا پیر شیطان ہے ۔“
یہہ بات بھی قابلِ یادداشت ہے کہ اگر کسی سے بیعت کے بعد کچھ خطا صادر ہو تو پھر توبہ کرے ۔ اگر بے گناہ شخص بھی استغفار کرے تو یہہ اس کے حق میں اچھا ہی ہو گا ۔
یہہ خلافت کیا چیز ہے ؟ یہہ مرید کے لائق ہونے کی تصدیق ہے ۔ طالب علم پڑھتے ہیں ۔ جب لائق ہو جاتے ہیں تو استاد سند دیتا ہے ۔ سرکار سے سرٹیفیکیٹ عطا کیا جاتا ہے ۔ مگر یاد رکھو ، نہ رسمی مریدی کام آتی ہے نہ رسمی خلافت مفید ہے ۔ اعتقاد اور عمل دونوں خدا کی نعمت ہیں ، خدا کا عطیہ ہیں ۔ کوشش کرو کہ تم عطائے الٰہی کے مستحق بنو ۔
اقتباس از مضمون ”حقیقتِ بیعت“
”شیوخِ طریقت کے پاس تصورِ شیخ بڑی اہمیت رکھتا ہے ۔ خوب خیال کرو کہ شیر کے تصور سے ہیبت ، عورت کے تصور سے محبت پیدا ہوتی ہے ۔ آدمی کو عورت ہی کے تصور سے احتلام ہوتا ہے ۔ دیکھو انسانی جسم پر خیال کا کتنا بڑا اثر ہوا ۔ مرشد کا تصور آئے گا تو ادب اور دلجمعی کو اور ان اسرار کو جو مرشد میں موجود ہیں لے کر آئے گا ۔ اور اس سے عظیم الشان فائدہ ہو گا ۔ مرشد عالمِ شہادت کا ہے ، ناسوت کا ہے ۔ اس کو ہمیشہ دیکھتے رہتے ہیں ۔ اس کی صورت کا جم جانا آسان ہے ۔ تصورِ شیخ سے عالمِ مثال جلد کھلتا ہے ....“
”صاحبو ! ایک بات یاد رکھو کہ لفظ کے ساتھ معنی اور معنی کے ساتھ مصداق اور مصداق کے ساتھ خیال آتا ہے ۔ دوست کا نام سنو گے تو خوشی کا جذبہ پیدا ہو گا اور دشمن کا نام لیں گے تو غصہ کا جذبہ پیدا ہو گا ۔
صاحبو ! اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ * صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ کا فردِ اعلیٰ محمد صلی اللہ علیہ وسلم ہیں تو ان کا خیال ، ان کی صورت ضرور ذہن میں آئے گی ...“
قبر میں محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت دکھائی جاتی ہے اور مسلمان کے لئے نورِ ایمان اشارہ کر دیتا ہے کہ یہہ تو ہمارے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں اگرچہ حلیہ مبارک سنا بھی نہ ہو ۔ مگر دل کی تصدیق اور حضرت کی محبت چراغِ معرفت و ہدایت ہو جاتی ہے ۔
حضرت کو دنیا میں ابو بکر صدیق نے بھی دیکھا اور ابو جہل نے بھی ۔ حضرت ابو بکر صدیق کو کبھی شک نہ آیا اور ابو جہل کو کبھی یقین نہ آیا ۔ ایمان اور دلی محبت بہت بڑی چیز ہے ... اللہ ہم کو ایمان اور یقینِ صادق عطا کرے .... آمین
تصور جماتے کے وقت یہہ خیال کرو کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے ایک تیز روشنی سرچ لائٹ کے جیسی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے قلبِ مبارک میں پہنچ رہی ہے اور وہاں سے شیخ کے دل میں جا رہی ہے ۔ شیخ کے دل سے میرے دل میں پہنچ رہی ہے ۔ اس روشنی کو پوری توجہ سے اپنے دل کی طرف کھینچو ۔ ان کو نرے خیالات مت سمجھو ۔ یہہ بابِ فتوح ہے ۔ ترقی کرتے ہیں تو عجیب و غریب تماشے دکھاتے ہیں ۔ بے صورت کی صورت سامنے آ جاتی ہے ۔ عالمِ مثال کھل جاتا ہے ۔ خیال اور قوی ہوتا ہے تو یہہ سمجھنے لگتا ہے کہ میں شیخ کی صورت ہوں ۔ اپنا خیال کرتا ہے تو شیخ کی صورت نظر آتی ہے ۔ ظاہر پر بھی اتنا اثر پڑتا ہے کہ مرید کی صورت و
شکل میں شیخ کی جھلک معلوم ہوتی ہے ۔ دوسرے لوگ بھی اس کے شیخ کی جھلک کو محسوس کرتے ہیں ۔ آواز بھی ملتی جلتی ہو جاتی ہے ۔ میں نے تو یہاں تک دیکھا ہے جو لوگ فنا فی الشیخ ہو گئے ہیں ان کی جسمانی صورت بھی شیخ سے ملنے لگتی ہے .... اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم میں فنائیت کی حالت میں حضرت کے صفات ، صورت ، شکل ، چلنا پھرنا ، آواز سب آ جاتے ہیں ۔ یہہ ہیں فنا فی الرسول کے معنی .....“
اچھا شاگرد وہ ہے کہ جب تک مسئلہ پوری طرح نہ سمجھ لے استاد سے مسلسل پوچھتا چلا جائے اور اچھا مرید وہ ہے کہ جب مرشد کسی بات کی تلقین کریں تو بلا عذر و حیلہ مان جائے اور پوری دلجمعی سے عمل کرے اور اگر کوئی بات سمجھ میں نہ آئے تو مسئلہ کے کھل جانے تک پورے ادب و احترام کے ساتھ صبر اور انتظار کرتا رہے ....“
یاد حسرت آیات
صاحبو ! جب تک دین مکمل نہ ہوا تھا پیغمبر کے بعد پیغمبر آتا تھا ۔ اب دین مکمل ہو گیا ہے ۔ الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ ۔ خاتم النبیین پر نبوت ختم ہو چکی ۔ محمد رسول اللہ قیامِ قیامت تک
رہنے والے مذہب کو لا چکے ۔ اب کسی نئے پیغمبر کے آنے کی ضرورت نہیں ۔ اب صرف تعلیمِ محمدی کی تبلیغ کی ضرورت ہے ، اس کی یاد دہانی کی ضرورت ہے ۔ اس زمانے میں اگر انبیاء نہیں آتے تو عُلَمَاءُ أُمَّتِي كَأَنْبِيَاءِ بَنِي إِسْرَائِيلَ آتے ہیں ۔ وارثانِ پیغمبر بھیجے جاتے ہیں ۔ وہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے مذہب کی اشاعت کرتے ہیں ۔ ان کو مبلغ مجدد کہتے ہیں ....“
سورہ بنی اسرائیل - تفسیر صدیقی
ترجمہ : (اے پیغمبر ! تم طریقِ حق کی تبلیغ کرو ، کس طرح ؟ حکمت سے اور پند و نصیحت سے ، اور ان سے بحث کرو تو بہترین طریقہ سے بحث کرو ۔ خدا خوب جانتا ہے گم راہوں کو اور راہ یافتوں کو ۔)
صاحبو ! تبلیغ اور دعوتِ حق مسلمانوں کا خاصہ ہے ۔ کوئی مذہب دوسروں کو اپنے مذہب میں نہیں ملاتا بجز مسلمانوں کے ۔ افسوس ! نہ ہم میں اگلا سا جوش ہے نہ دور دور جا کر تبلیغ کرنے کی عادت ۔ مسلمانوں میں کچھ اخلاقی جراءت کم ہو گئی ہے کہ حق بات کہنے سے ڈرتے ہیں یا شرماتے ہیں ۔
نہ اتنے میٹھے ہو کہ کوئی نگل جائے ، نہ اتنے کڑوے
بنو کہ کوئی تھوک دے ۔ نہ حلوا ہو نہ ایلوا ۔ تمہارا لہجہ نرم ہو ، تمہاری زبان میٹھی ہو ، تمہاری تقریر واضح دلائل پر مبنی ہو ۔ خلافِ واقعہ ایک لفظ نہ نکالو ۔ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے وہ کبھی چل نہیں سکتا ۔ سلیس اور واضح الفاظ میں وعظ کرو ۔ خلوصِ دل سے بولو اور ٹھنڈے دل سے سنو ۔ دیکھو جو بات دل سے نکلے گی وہ دل تک پہنچے گی ۔ بے سروپا باتیں کرنا لوگوں کو خود پر ہنسوانا ہے ۔
.... (تبلیغ کئے جاؤ) تکرار میں بڑا اثر ہے ۔ گوش زدہ اثر سے دارد ۔ یہہ کیا ہے ؟ بات بات کو شرک ، بات بات کو کفر ؟ جب ہم اچھے طریقہ سے ما فی الضمیر کا اظہار کر سکتے ہیں تو درشت اور سخت طریقہ کیوں اختیار کریں ۔ کچھ ترغیب بھی ہو کچھ ترہیب بھی ہو ۔
غیر مذہب والوں سے سبق حاصل کرو ۔ دواخانے بناتے ہیں ، خدمت کرتے ہیں ، مالی امداد دیتے ہیں ، قرض دیتے ہیں ، ان کی پرورش کے اسباب پیدا کرتے ہیں ، علم و ہنر سکھاتے ہیں ۔ اَلْإِنْسَانُ عَبِيدُ الْإِحْسَانِ ، احسان کا دلوں پر بڑا اثر ہوتا ہے ۔
صاحبو ! کمر بہت چست باندھ لو اور ادْعُ إِلَىٰ سَبِيلِ رَبِّكَ کے لئے تیار ہو جاؤ ۔ گھر سے باہر نکلو ، خدا کا بول بالا کرو ۔ تمہارا مذہب حق ہے ۔ تم کو کیا ڈر ہے ۔ ہمارے بزرگوں نے کتنی تکلیفیں اٹھائیں ۔ کیا کیا مصیبتیں جھیلیں تب کہیں
اسلام پھیلا ۔ مسلمانوں کی تعداد کم پر بھی ان کو قوت حاصل ہوئی ۔ یہہ ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھنا کیا ہے ؟ اپنے عمل میں ایک بہترین نمونہ بن کر غیر مسلموں کے سامنے پیش ہو ۔
النحل آیت ۱۲۵
تفسیر صدیقی ۔
مرتب کی درخواست پر حضرت وقار الدین صاحب صدیقی نے اپنی یادداشت سے حضرت عبد القدیر صدیقی کے بیش قیمت ارشادات و فرمودات نوٹ کروائے جن کی مضمون وار ترتیب کر لی گئی ہے :—
۱۔ اللہ سے غفلت کو اصل گناہ سمجھنا۔
۲۔ اپنے ارادے کو اللہ کے ارادہ کے تابع رکھنا ، یعنی تحتِ حکمِ الٰہی رہنا۔ فرائض کی ادائی اور محرمات سے اجتناب کا خصوصیت سے اہتمام کرنا۔ جائز امور میں کام کرنے سے قبل اس سے متعلق قرآن میں کوئی حکم موجود ہو تو پہلے قرآن کی آیت پڑھنا پھر اس کی تعمیل سمجھ کر وہ کام کرنا۔ مثلاً کھانے اور پینے سے پہلے «كُلُوا وَاشْرَبُوا مِنْ رِزْقِ اللَّهِ» پڑھنا (یعنی اللہ کے دیئے ہوئے سے کھاؤ اور پیو) وغیرہ۔
اگر کوئی حکم قرآن و حدیث میں نہ ملے تو استفتاءِ قلبی یا استخارہ کرنا۔ «اللَّهُمَّ خِرْ لِي وَاخْتَرْ لِي» پڑھنا (یا اللہ میرے لئے بھلائی کر اور میرے لئے کام کا انتخاب تو آپ ہی فرما)۔
دن کی ابتدائی ساعتوں میں یہ دعا پڑھ لینا :
”يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ...“
«...وَلَا أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ»
(یا حی یا قیوم ، میں تیری رحمت سے مدد کا طالب ہوں۔ میرے حال کی کامل اصلاح فرما اور مجھے میرے نفس کے حوالے پلک جھپکنے کی مقدار بلکہ اس سے کم وقت کے لئے بھی نہ فرما)۔
جو الہام (حکمِ باطنی) شرع سے مطابقت نہ رکھے اسے آزمائش سمجھنا اور حکمِ شرعی پر عمل کرنا ، الہام پر عمل نہ کرنے کی توبہ کرنا۔ (توبہ اس لئے کرنا کہ وہ وسوسہ نہیں بلکہ حکم ہے مگر حکمِ شرعی یقینی ہے اور الہام اس قدر یقینی نہیں)۔ اور معارف اور مسائلِ دین میں بعد تحقیق جو انکشاف ہو اس کو حق سمجھنا اور اس پر عامل رہنا۔ آئندہ اس کے سوا بھی انکشاف کو ممکن سمجھنا اور اس کو قبول کرنے کے لئے آمادہ رہنا۔
۳۔ مرشد کی صحبت اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے وسیلے کو اہم سمجھنا :
• اپنے شیخ کے مقرر کردہ (ہفتہ وار) حلقۂ ذکر اللہ میں پابندی سے حاضر رہنا۔ اس سے خواندہ نا خواندہ دونوں کو یکساں استفادہ ہے۔ اسی وجہ سے فقراء اس کا خصوصیت سے اہتمام کرتے ہیں۔ ذکر اللہ کے علاوہ شیخ کی زیارت اور اس سے ہدایت حاصل کرنے کا موقع ملتا ہے۔ جن مریدوں کو حلقہ میں حاضری کی سہولت حاصل نہیں ، وہ ”راتبِ صدیقی“ سے دیکھ کر شیخ کے حسبِ ہدایت اپنے مقام پر ذکر کیا کریں۔
• سب کی سننا اور لائقِ احترام کا احترام کرنا ، مگر اپنے شیخ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنا۔
۴۔ ہر ایک کو اس کا حق دینا جو کہ اصلِ مشربِ محمدی ہے۔
۵۔ دین اور دنیا میں اعتدال قائم رکھنا :
دنیوی ذمہ داریوں سے نہ بھاگنا اور نہ اتنا مشغول ہو جانا کہ دین سے غفلت ہو جائے۔
۶۔ اقتضائے وقت کو سمجھنا اور اس کے مطابق تدبیر کرنا۔
۷۔ موقع اور محل کے خلاف نہ کرنا۔
۸۔ علمِ صحیح حاصل کرنا۔ علمِ دین کے لئے علمِ صحیح والے سے رجوع کرنا۔ علومِ دین میں فقہ سے ابتداء کرنا۔
۹۔ ہمیشہ حق کی حمایت کرنا۔ اپنے یقین کے خلاف ہرگز نہ کرنا۔
۱۰۔ غیر متعلق امور میں مداخلت نہ کرنا۔
۱۱۔ دینی نقصان سے ہوشیار رہنا۔ یعنی کوئی ایسا کام نہ کرنا جو شریعت و طریقت کے منافی ہو اور جس سے سلوکِ راہِ خدا کو نقصان پہنچے۔
۱۲۔ خیر کی کسی نہ کسی جہت میں کمال پیدا کرنا۔
۱۳۔ اچھے کام کی قدر کرنا اور اس میں ہمت افزائی کرنا۔
۱۴۔ شریعت سے متصادم ہونے والی کسی نام نہاد طریقت کو ضلالت سمجھنا۔
۱۵۔ کسی نیکی کے کرنے کا ارادہ پیدا ہو تو فوراً عمل کرنا ، اور کسی برائی کا ارادہ پیدا ہو تو اس میں تاخیر کرنا یہاں تک کہ وہ خیال ٹل جائے۔
۱۶۔ سنی سنائی بات پر فوراً یقین نہ کر لینا اور نہ اسے کسی اور سے بیان کرنا۔
۱۷۔ دوسروں کی اچھائیوں پر نظر کرنا اور اپنے نفس کے شر سے ہمیشہ ہوشیار رہنا۔
۱۸۔ دو بھلائیوں میں سے کسی ایک کا کرنا ممکن ہو تو دونوں میں جو زیادہ بہتر ہو ، آسان ہو اسے اختیار کرنا ، اور اگر دو برائیوں میں سے کسی ایک میں مبتلا ہوئے بغیر چارہ نہ ہو تو کمتر برائی کو اختیار کرنا۔
۱۹۔ ساتھ رہنے والوں کو نصیحت سے زیادہ اپنے عمل سے متاثر کرنا۔
۲۰۔ کافر کے کفر سے عداوت اور اس کی ذات سے ہمدردی رکھنا۔
۲۱۔ اپنی غلطی کو تاویلات کے ذریعہ درست ثابت کرنے کی کوشش نہ کرنا ، خصوصاً اللہ کی بارگاہ میں فوراً اعترافِ قصور کرنا اور مغفرت کا طلب گار ہونا۔
۲۲۔ جب دوسرا اپنی غلطی پر معذرت چاہے تو فوراً معاف کر دینا۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے :
(اور انہیں چاہیے کہ معاف کر دیں اور درگزر کریں۔ کیا تم نہیں چاہتے کہ اللہ تمہاری مغفرت کرے ؟ اللہ تو بہت بخشنے والا بڑا رحم فرمانے والا ہے)۔
۲۳۔ دیکھو ! دو چیزوں کو بھول جاؤ : اپنی نیکی ، دوسروں کی برائی۔ دو چیزوں کو یاد رکھو : اپنی برائی ، دوسروں کی بھلائی۔
(النساء - تفسیر صدیقی ۷۵)
۲۴۔ اپنا احسان بھول جاؤ ، دوسرے کا احسان ہمیشہ یاد رکھو۔
۲۵۔ جس کے احسان کا بدلہ نہ کر سکو اس سے کم از کم تواضع سے پیش آؤ۔
۲۶۔ جب بات کرو تو پہلے تولو پھر بولو۔
۲۷۔ اپنے سے زیادہ عمر والے سے ملنا تو یہ خیال کرنا کہ اس کو نیکی کرنے کا مجھ سے زیادہ موقع ملا ہے ، لہٰذا یہ مجھ سے بہتر ہے۔ اور اگر اپنے سے کم عمر والے سے ملنا تو سوچنا کہ اس کو گناہ کرنے کا مجھ سے کم موقع ملا ہے لہٰذا یہ مجھ سے بہتر ہے۔
۲۸۔ کسی معاملہ میں تقدیرِ الٰہی کا ظہور ہو جائے اور جو پیش آنا تھا آ جائے تو یوں نہ کہو کہ اگر فلاں تدبیر کی جاتی تو ایسا نہ ہوتا ، اس لئے کہ علمِ الٰہی میں ایسا...
...ہی تھا ، ویسا نہ تھا۔
۲۹۔ گذشتہ زمانہ میں کی ہوئی اپنی نیکیاں اور کیفیات یاد آنے لگیں تو نفس سے کہنا : ”وہ آدمی تو مر چکا ، اب یہ بتا کہ موجودہ آدمی کیسا ہے ؟“
۳۰۔ ہر شخص کے اندر ایک ”شیخ چلی“ ہوتا ہے۔ جب وہ خیالات کا سلسلہ باندھنے لگے تو ان خیالات اور آرزوؤں کو فوراً دعاؤں میں بدل دینا۔ اب جتنی چاہو دعائیں کر لو۔ جو وقت اللہ سے غفلت میں گزرتا ، اب وہ عبادت میں گزرے گا ، اور قبولیتِ دعا سے مرادیں بھی حاصل ہوں گی۔
۳۱۔ مسلمان میں ننانوے باتیں ایسی ہوں جن سے کفر برآمد ہوتا ہو اور ایک بات ایسی ہو جو اس کے ایمان پر دلالت کرتی ہو تو اسے کافر نہ کہنا۔ اگر وہ اللہ کے نزدیک کافر نہیں ہے تو تم کافر ہو جاؤ گے۔ توبہ کر کے دوبارہ ایمان لانا پڑ جائے گا۔
۳۲۔ سید زادوں کی سیادت کا لحاظ کرنا۔ زکوٰۃ میں ان کا حصہ نہیں ہے ، کچھ نذر دینا۔
۳۳۔ کسی محفل میں جانا تو جہاں جگہ مل جائے بیٹھ جانا (دھکم پیل کر نمایاں مقام پر نشست حاصل نہ کرنا)۔
گھر سے باہر جانا تو با وضو رہنے کے علاوہ ایک تسبیح ، ایک چاقو اور ایک رومال ساتھ رکھنا۔ (چاقو اور رومال کے مختلف فائدے تو ظاہر ہیں۔ تسبیح ساتھ رکھنے کی مصلحت یہ ہے کہ ہاتھ میں تسبیح آتے ہی ذکر اللہ کی طرف یاد دہانی ہوتی ہے)۔
سفر میں کم کھانا اور کم پینا۔ کھانے کی چیزوں میں ایسی چیزیں ساتھ رکھنا جو جلد خراب نہیں ہوتیں ، مثلاً ایک تھیلی میں پھولے چنے اور مرمرے رکھ لینا ، وقت پر پھانک لینا اور پانی پی لینا۔
۳۴۔ تقسیمِ کار سے بڑے سے بڑا کام آسان ہو جاتا ہے۔ ایک نگرانِ کار منتخب کرنا۔ وہ کام کی تقسیم میں صلاحیتوں کا لحاظ رکھے۔ کارپردازوں سے مشورہ لے کر فیصلے کرے ، اور سب اس کی اطاعت کریں۔
۳۵۔ بچوں سے توجہ سے پیش آنا۔ ان کے سوالات کے تشفی بخش جوابات دینا تاکہ وہ نااہلوں سے غلط باتیں نہ سیکھیں۔
۳۶۔ جوان آدمی کا ختنہ نہ کراؤ۔ ختنہ کرانا سنت ہے اور جوان آدمی کا بغیر کسی مجبوری اور عذر کے دوسروں کے سامنے بے ستر ہونا حرام ہے۔ سنت کے حاصل کرنے کے لئے حرام پر سے نہ گزرو۔
۳۷۔ مولودِ برزنجی اور قصیدہ بردہ کی ہفتہ وار یا ماہانہ مجلسیں منعقد کرنا۔ (کرایہ کے مولود خوانوں سے پڑھوانے کی بجائے خود پڑھنا ، حضرت قبلہ خود پڑھنے میں شریک رہتے تھے)۔
۳۸۔ متبرک راتوں میں بجائے نوافل کے چھوٹی ہوئی نمازوں کی قضاء پڑھنا۔ فرائض کی پوچھ ہے ، نوافل کی پوچھ نہیں ہے۔
۳۹۔ نمازوں کے اوقات معلوم کرنے کے لئے گھڑی کے محتاج نہ رہو ، بلکہ تحری کرو۔ (یعنی لیل و نہار کی جن مختلف کیفیات کو نمازوں کے اوقات کی ابتداء و انتہاء کی علامت قرار دیا گیا ہے ان پر غور کر کے نتیجہ نکالو کہ فلاں نماز کا وقت شروع یا ختم ہوا کہ نہیں۔ اسلام اپنے احکام کی عمل آوری کے لئے زمانے کی ایجادات کا محتاج نہیں ہے ، ہاں ان سے مدد لی جا سکتی ہے)۔
۴۰۔ اگر تم کو نماز میں امام بنایا جائے تو جس اہتمام سے تم قرائت اور رکوع و سجود کرتے ہو اسی اہتمام سے اپنی اکیلی نمازیں بھی پڑھو اور اپنے آپ کو اسی کا عادی بناؤ تاکہ امامت کے وقت کی نماز سے ریاکاری جاتی رہے اور اپنے ساتھ دوسروں کی نماز ضائع کرنے کی ذمہ داری نہ آئے۔
جب تک کہ ضروری نہ ہو ، اشیاء کے تعین و تشخص پر نظر نہ جمانا۔ نظر پھیلی ہوئی رکھنا اور توجہ کو اللہ کے نور پر قائم کرنا۔ کسی سے بات کرنے میں نظر سے نظر نہ ملانا بلکہ اس کی آنکھوں سے ذرا اوپر نظر رکھ کر بات کرنا ، کیونکہ انسان کی آنکھوں میں بلا کی کشش ہوتی ہے ، وہ تم کو اللہ سے غافل کر دیں گی۔
یاد رکھو ! کسی کو نیچی نگاہ سے نہ دیکھنا۔ اللہ کو اپنے ہر بندہ سے ایک ربطِ خاص ہوتا ہے جس سے دوسرا ناواقف ہوتا ہے۔ وہ جب چاہے تم کو ذلت اور اسے عزت دے سکتا ہے۔
۴۲۔ بے محل ایک پیسہ نہ خرچ کرنا اور بر محل خرچ کرنے میں بخل نہ کرنا۔ (رسموں کے پیچھے ساری تباہی ہو رہی ہے)۔
اخراجات میں کفایت شعاری برتنا تاکہ دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانے کی نوبت نہ آئے ، خصوصاً شادی میں اس کا بڑا اہتمام کرو۔ اگر کسی کی جانب سے خرید و فروخت کرو تو پائی پائی کا حساب رکھو۔
• اوراد و وظائف اختیار کرنے سے پہلے پابندِ صوم و صلواۃ ہونا۔
• اوراد و وظائف میں سے اسی قدر کو اپنے معمولات میں شامل کرنا جس پر پابندی کی جا سکے۔
• سونے کے لئے لیٹنا تو سب خیالات سے خالی ہو کر اللہ کا خیال قائم کرنا اور اسی کے خیال میں سو جانا۔
• بے وضو ہوتے ہی فوراً تقلیلِ حدث کی نیت سے تیمم کر لینا اور جب وضو کرنے کی سہولت حاصل ہو وضو کر لینا۔
• پابندی سے تلاوتِ قرآن کرنا۔ روزانہ کم سے کم پاؤ پارہ لازماً پڑھنا (ناغہ کی نوبت آئے تو کم سے کم دو رکوع پڑھ لینا)۔ ایک رکوع ترجمہ کے ساتھ پڑھنا۔
• یٰسین شریف زبانی یاد کر لینا اور روزانہ پڑھنا۔
• دلائل الخیرات کا ایک حزب روزانہ پڑھنا۔
• اگر اجازت یافتہ ہو تو حزب البحر روزانہ پڑھنا۔
• درود شریف (”صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ“ یا ”اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَآلِهِ“) ۳۰۰ بار اور دیگر اورادِ ضروریہ کی (جو شجرہ شریفہ میں بتا دیئے گئے ہیں) پابندی کرنا۔
۱۔ ہر فرض نماز کے بعد :
ہر فرض نماز کے بعد سلام پھیرنے کے بعد :
«أَسْتَغْفِرُ اللَّهَ الْعَظِيمَ الَّذِي لَا إِلَهَ إِلَّا هُوَ الْحَيُّ الْقَيُّومُ وَأَتُوبُ إِلَيْهِ» (۳ بار پڑھنا)۔
آیت الکرسی ایک بار پڑھنا۔ (یہ قادری طریقہ کی تعلیمات میں سے ہے)۔ [نوٹ ۱]
۲۔ دن کی ابتدائی ساعتوں میں یہ دعا پڑھنا :
”يَا حَيُّ يَا قَيُّومُ بِرَحْمَتِكَ أَسْتَغِيثُ أَصْلِحْ لِي شَأْنِي كُلَّهُ وَلَا تَكِلْنِي إِلَى نَفْسِي طَرْفَةَ عَيْنٍ...“
«...وَلَا أَقَلَّ مِنْ ذَلِكَ»
(یا حی یا قیوم ، میں تیری رحمت سے مدد کا طالب ہوں۔ میرے حال کی کامل اصلاح فرما اور مجھے میرے نفس کے حوالے پلک جھپکنے کی مقدار بلکہ اس سے کم وقت کے لئے بھی نہ فرما)۔
با وضو بستر پر بیٹھیں اور اس طرح پڑھیں :
نوٹ ۱ : جن فرض نمازوں کے بعد سنت نماز بھی ہے اس سنت کو احناف کے نزدیک فرض سے متصل ہی پڑھنے پر زور ہے۔ جو بھی اوراد پڑھنا ہوں ان کو سنت کے بعد پڑھنے کے لئے کہا گیا ہے۔ چونکہ یہ مسئلہ ذاتِ نماز سے متعلق نہیں ہے اور بیرونِ نماز ہے اس لیے حضرت قبلہ حضرت بانیِ سلسلۂ قادریہ کی تاکید کا احترام ملحوظ رکھتے تھے اور اس طریقہ کے خلافِ سنت نہ ہونے کی دلیل حسبِ ذیل حدیثوں سے لی جا سکتی ہے :
ج - «أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ كُلِّهَا مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ»
د - اس کے بعد تین مرتبہ دستک دیں تاکہ جن ہستیوں کے شر سے بچنا ہے ، اگر وہ موجود ہوں تو حصار کی اطلاع پا کر دور چلی جائیں۔
ہ - اس کے بعد أعوذ بالله من الشيطان الرجيم ، بسم الله الرحمن الرحيم پڑھ کر کلمہ کی انگلی سے حصار کا اشارہ کرتے ہوئے آیت الکرسی پڑھیں ، آخری کلمات یعنی «وَلَا يَئُودُهُ حِفْظُهُمَا ۚ وَهُوَ الْعَلِيُّ الْعَظِيمُ» کو گیارہ بار پڑھیں۔
و - اس طرح حصار باندھنے کے بعد : «اللَّهُمَّ بِاسْمِكَ أَمُوتُ وَأَحْيَا» (یا اللہ میں تیرا ہی نام لے کر مرتا ہوں اور تیرے ہی نام سے جی اٹھوں گا) پڑھتے ہوئے داہنی کروٹ لیٹ جانا۔ داہنے ہاتھ کی ہتھیلی پر داہنا رخسار رکھنا۔ دونوں پاؤں ملا کر گھٹنوں کو ذرا قریب کر لینا اس طرح کہ تمہارے جسد کی اس کیفیت سے فرش پر حضور کے اسمِ پاک کی شکل بن جائے۔
سحر کے وقت اٹھنا ، وضو کرنا۔ (اگر نمازِ تہجد اپنے ذمہ کر رکھی ہے تو اسے پڑھ لیں)۔ أعوذ بالله من الشيطان الرجيم ، بسم الله الرحمن الرحيم...
راتبِ صدیقی میں یہ استغفار صفحہ (۸) پر مذکور ہے۔ یہاں سے صفحہ (۲۶) کے آخر کلمۂ طیبہ تک اور اس کے ساتھ صفحہ (۲۷) کی ابتداء میں جو کلمات ہیں وہ بھی پڑھنا۔ درمیانی صفحات میں جو اسمائے الٰہی ہیں ان کا ذکر بالجہر کرنا۔ البتہ ابتداء میں «وَابْتَغُوا إِلَيْهِ الْوَسِيلَةَ» اور «أَلَا بِذِكْرِ الصَّالِحِينَ تَنْزِلُ الْبَرَكَةُ» کے بعد اور اسمائے سیدنا خواجہ محمد صدیق سے پہلے :
”یا طور التجلی“ اور اس کے بعد ”اللَّهُمَّ ارْضَ عَنْ عَبْدِكَ عَبْدِ الْقَدِيرِ“ کا اضافہ کر لینا۔
کلمۂ توحید یعنی :
«لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ ، لَهُ الْمُلْكُ وَلَهُ الْحَمْدُ ، يُحْيِي وَيُمِيتُ ، بِيَدِهِ الْخَيْرُ ، وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ»
(۱۰) بار پڑھنا۔ تسبیحات کے بعد دعا میں مشغول ہونا۔
طلوعِ آفتاب سے (۲۰) منٹ گزر جانے کے بعد دو یا چار رکعت نمازِ اشراق پڑھنا۔ اس کے بعد :
سورۂ فاتحہ ، درودِ کبریتِ احمر ، ورد الاشراق اور دعاء الجلالہ (راتبِ صدیقی سے دیکھ کر) پڑھنا۔
راتبِ صدیقی میں اوراد الاسبوع بھی ہیں جو ہفتہ کے سات دنوں کے لئے الگ الگ ہیں۔ یا تو اس دن کا ورد اشراق کے وقت ہی پڑھ لینا یا اپنی سہولت کے لحاظ سے کوئی اور وقت مقرر کر لینا۔
مغرب کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد قبلہ رخ کھڑے ہو کر حضورِ اقدس صلی اللہ علیہ وسلم کے مواجہۂ شریف میں ہونے کا تصور کریں (ہندوستانیوں اور پاکستانیوں کے لئے مواجہۂ شریف تقریباً قبلہ رخ ہی ہے)۔ فاتحہ حسبِ قاعدہ پڑھیں اور دعاء کے ایصالِ ثواب میں روحِ پاک حضور صلی اللہ علیہ وسلم ، انبیاء ، صدیقین ، شہداء ، صالحین ، خلفائے راشدین ، جملہ آل و اصحابِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم ، جملہ بزرگانِ سلسلہ خصوصاً سیدنا عبد القادر جیلانی ، سیدنا خواجہ محمد صدیق ، سیدنا و شیخنا حضرت محمد عبد القدیر صدیقی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے اسماء بیان کریں ، آخر میں عامۃ المسلمین کے ارواح کا ذکر کریں۔
فاتحہ سے فارغ ہونے کے بعد اسی رخ کھڑے رہ کر اس طرح کہیں :
[حضرت نے فرمایا : ”ابو“ کے ساتھ ہی سیفی ہے۔ ”ابا“ کہیں۔]
پھر بغداد شریف کا رخ اختیار کریں (یعنی قبلہ سے کسی قدر داہنی جانب) اور عرض کریں :
پھر سیدنا خواجہ محمد صدیق کی طرف متوجہ ہو کر چند بار ”یا محمد صدیق محبوبِ اللہ“ پڑھیں اور آخر میں پیر عبد القدیر کی طرف متوجہ ہو کر چند بار ”یا طور التجلی“ پڑھیں۔
اس سے فارغ ہونے کے بعد کچھ دیر آنکھیں بند کر کے بیٹھیں اور حضرت قبلہ کے دیدار سے مشرف ہونے کے لئے مراقبہ کریں۔ اگر اس کوشش میں کامیابی نہ بھی ہو تو مایوس نہ ہوں ، ہر روز بوقتِ مغرب کچھ دیر مراقبہ کا شغل جاری رکھیں۔ دُرِّ مقصود سے ان شاء اللہ دامن بھر ہی جائے گا۔
• صلوٰۃ الغوثیہ — راتبِ صدیقی سے تفصیلی طریقہ معلوم کر کے پڑھیں۔
• اپنے سارے کام اللہ کے حوالہ کرنے کے لئے :
دعاء الکفایہ : روز تین بار پڑھ لینا چاہیئے۔ زیادہ پڑھیں تو اچھا ہی ہے۔ دعا اس طرح ہے :
«اللَّهُ الْكَافِي ، قَصَدْتُ الْكَافِي ، وَجَدْتُ الْكَافِي ، لِكُلٍّ كَافٍ ، كَفَانِي الْكَافِي ، وَنِعْمَ الْكَافِي ، وَلِلَّهِ الْحَمْدُ»
راتبِ صدیقی کے صفحہ (۲۷) پر ”ختمِ صدیقی قادری“ ہے جو ہمارے حضرت کا مرتب کردہ ہے۔ اس کا اثر بیان سے باہر ہے۔ اگر کسی مقصد کے لئے پڑھیں تو مقصد حاصل ہونے تک روز پڑھیں ، کوئی خاص مقصد مقرر کئے بغیر بھی روز پڑھنا اچھا ہے ورنہ ہفتہ میں ایک بار ضرور پڑھیں۔
اس کے پڑھنے کی آسان ترکیب یہ ہے کہ اپنے متعلقین کو ساتھ لے کر (۱۱۱) مولسری کے بیجوں پر اجتماعی طور سے پڑھیں۔ اگر تین آدمی ہوں تو زیادہ سے زیادہ آدھا گھنٹہ وقت لگتا ہے۔
اپنے متعلقین و متوسلین کو تجوید کا درس دینا اور ہر ایک سے مشق لینا (اگر خود ہی تجوید سے واقف نہیں ہیں تو کسی مستند قاری سے سیکھ لینا) اور جب رمضان شریف شروع ہو تو سب مل کر عصر سے مغرب تک (سلسلہ سے) ایک پارہ پڑھنا۔ ہر شخص سے اس کی باری میں ایک رکوع یا اس کی لیاقت کے لحاظ سے کم زیادہ پڑھوانا ۔ رمضان کی انتیسویں تاریخ آخری دو پارے پڑھ کر ایک دور تمام کر لینا۔ دورانِ تلاوت استاد کا کام ہے کہ وہ شاگردوں کی غلطیاں درست کرواتا جائے۔ یہ طریقہ حضرت کا رائج کردہ ہے ، اس میں بڑی برکت ہے۔ کچھ عرصہ میں گھر کے تمام افراد قاری ہو جاتے ہیں۔
۱۔ ائمۂ مذاہبِ اربعہ میں سے جس کسی امام کے تابع ہوں اس کی پوری اتباع کرنا چاہیئے۔ ایک دن حضرت نے فرمایا : ”جب نماز میں امام (دورانِ قرائت) «أَلَيْسَ اللَّهُ بِأَحْكَمِ الْحَاكِمِينَ» کہتا ہے تو میں «بَلَىٰ» کہتا ہوں۔ میری دلیل یہ ہے کہ «بَلَىٰ» کا لفظ «آمِينَ» سے (جو سورۂ فاتحہ کے بعد کہی جاتی ہے) چھوٹا ہے۔“ پھر فرمایا : ”مگر میری اتباع سے امام کی اتباع بہتر ہے“ (یعنی امامِ مذہب کی)۔
۲۔ نماز کے مسائل میں جن حدیثوں سے دوسرے اماموں نے دلیل لی ہے ، اگر ان پر عمل کرنا چاہو تو سنت اور نفل نمازوں میں کبھی کر لینا ، فرض اور واجب میں نہیں۔
ایک دن کسی نماز میں حضرت کے ایک صاحبزادے نے امامت کی تو قومہ طویل کیا۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد حضرت نے ان سے فرمایا : فرض نمازوں میں اپنے امام کے مذہب کی پوری اتباع کرو۔ اگر (تسمیع کے بعد) کلماتِ تحمید کچھ اضافہ کے ساتھ کہنا ہی چاہتے ہو تو سنتوں اور نوافل میں کہہ لو : «رَبَّنَا لَكَ الْحَمْدُ حَمْدًا كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ جَزِيلًا جَمِيلًا» جتنا چاہو اضافہ کر لو ، مگر فرض میں ایسا نہ کرو ، خصوصاً ایسے وقت جبکہ امامت کر رہے ہو۔
ایک دفعہ کا واقعہ بیان کرتے ہوئے ارشاد فرمایا : ایک محفل میں جب...
...نماز کا وقت ہوا تو نماز پڑھی جانے لگی۔ آزاد صاحب (مولانا ابو الکلام آزاد) نے سنتوں میں رفعِ یدین کیا۔ نماز سے فارغ ہونے کے بعد مولوی مناظر (مولانا مناظر احسن گیلانی) نے آزاد صاحب سے کہا : ”آپ حنفی ہو کر رفعِ یدین کرتے ہیں !“ آزاد صاحب نے مناظر صاحب کی یہ بات بہت ناگواری سے سنی اور ان سے کہا : ”سنو ! میں فرض نمازوں میں اپنے امام کی اتباع کا پورا اہتمام کرتا ہوں اور رفعِ یدین نہیں کرتا ، مگر رفعِ یدین کی بھی اتنی حدیثیں ہیں کہ ان کو بالکل نظر انداز نہیں کر سکتا۔ لہٰذا اس سنت کی تکمیل سنن اور نوافل میں کر لیتا ہوں۔“ یہ واقعہ سنانے کے بعد حضرت نے فرمایا : ”مجھے آزاد صاحب کی یہ بات بہت پسند آئی۔“
جس شخص کو چار رکعتوں والی نماز کی آخری رکعت ملی ہو ، اُس کی (بحیثیتِ مسبوق) باقی تین رکعتوں کی ادائی کی صورت بعض لوگ اس طرح بتاتے ہیں کہ ایسا شخص اپنی پہلی دو رکعتوں میں ضمِ سورہ کرے اور آخری رکعت میں ضمِ سورہ نہ کرے (بغیر ضمِ سورہ)۔ مگر یہ بات مسلم ہے کہ یہ چار رکعتیں دراصل دو دوگانے ہیں۔ ایک دوگانہ ضمِ سورہ کے ساتھ اور دوسرا بغیر ضمِ سورہ۔
ابھی بیان کی ہوئی ترکیب میں قباحت یہ ہے کہ بغیر ضمِ سورہ والے دوگانہ کی دو رکعتوں میں انفصال ہو گیا اور دوگانہ باقی نہ رہا۔ آدھا دوگانہ ابتداء میں امام کے ساتھ پڑھا گیا اور آدھا دوگانہ نماز کے آخر میں ، اور دونوں حصوں کے درمیان ضمِ سورہ والا دوگانہ حائل ہو گیا۔ ہونا یہ چاہیئے کہ جس دوگانہ کی ایک رکعت امام کے ساتھ پڑھی جا چکی ہے پہلے اُسے مکمل کیا جائے اور ضمِ سورہ والا دوگانہ اس کے بعد پڑھا جائے۔
میرے نزدیک صورتِ زیرِ بحث میں یہی ترتیب ہے جو مسبوق کے لئے قائم ہو چکی ہے۔ جس طرح آخری دو رکعتیں ملنے کی صورت میں دوسرا دوگانہ مقدم ہوتا ہے ، ایک رکعت...
• امام کی رکعتیں : (۱) (۲) (۳) (۴)
• مسبوق کی رکعتیں : (۱) (۲) (۳)
— بلحاظِ قراءت : امام کے ساتھ [رکعت ۴] بغیر ضمِ سورہ ؛ مسبوق کی رکعت (۱) ثناء ، تعوذ ، تسمیہ ، فاتحہ ضمِ سورہ کے ساتھ ؛ رکعت (۲) فاتحہ ضمِ سورہ کے ساتھ ؛ رکعت (۳) بغیر ضمِ سورہ۔
— بلحاظِ قیام و قعود : قعدۂ زائدہ ، قعدۂ اولیٰ ، قعدۂ اخریٰ۔
قباحتیں :
(۱) چوتھی رکعت پہلے دوگانہ سے مقدم ہوئی۔
(۲) تیسری اور چوتھی رکعتوں میں انفصال ہوا۔
(۳) چوتھی رکعت تیسری سے مقدم ہوئی۔
(۴) رکعتوں کے سلسلۂ نشان کے تعین میں دو عملی ہے۔
• امام کی رکعتیں : (۴) [مسبوق کے لئے امام کے ساتھ رکعت ۱]
• مسبوق کی اپنی رکعتیں : (۱) (۲) (۳)
— بلحاظِ قراءت و قیام و قعود :
• دوگانۂ اخریٰ جو مقدم ہو گیا : امام کے ساتھ بغیر ضمِ سورہ + مسبوق کی پہلی رکعت بغیر ضمِ سورہ (قعدۂ زائدہ)۔
• دوگانۂ اولیٰ جو مؤخر ہو گیا : مسبوق کی دوسری رکعت ثناء ، تعوذ اور تسمیہ کے ساتھ ضمِ سورہ (قعدۂ اولیٰ) + مسبوق کی تیسری رکعت ضمِ سورہ کے ساتھ (قعدۂ اخریٰ)۔
اصول :
(۱) دوسرا دوگانہ پہلے دوگانہ سے مقدم ہوا (مجبوراً)۔ چونکہ دوسرے دوگانہ کی ایک رکعت امام کے ساتھ ہو چکی تو اب ترتیب یہ ہے کہ جو دوگانہ شروع ہو چکا ہے اس کی تکمیل پہلے کی جائے ، نہ یہ کہ اس کی دوسری رکعت کو ملتوی رکھ کر درمیان میں ضمِ سورہ والا دوگانہ پڑھا جائے۔ یہ بات مسلم ہے کہ چار رکعتیں دراصل دو دوگانے ہیں۔
...ملنے کی صورت میں بھی یہی ہوگا۔ (تقابلی مطالعہ اور حضرت کے ارشاد کو سمجھنے میں سہولت بہم پہنچانے کے لیے جدول پیش ہیں)۔
ایک دفعہ ظہر کی نماز سے فارغ ہونے کے بعد فرمانے لگے : جس شخص سے قبلِ ظہر کی سنت نماز چھوٹ جائے اس کے بارے میں بعض علماء کہتے ہیں وہ قبلِ ظہر کی چار رکعتیں پہلے پڑھے اور اس کے بعد بعدِ ظہر کی دو رکعتیں پڑھے ، اور بعض کا کہنا یہ ہے کہ قبلِ ظہر کی سنت کے لئے بعدِ ظہر والی سنت کو بے جگہ کیوں کیا جائے ؟ اس لیے اُسے پہلے پڑھ لینا چاہیئے۔
اس موقع پر مجھ نالائق کی زبان سے نکل گیا : ”یہ بات درست ہے۔“ اس جسارت پر ناگواری کے ایسے شدید آثار چہرۂ مبارک پر ظاہر ہوئے کہ میں خوف زدہ ہو گیا۔ اس کے بعد حضرت ساکت ہو گئے۔ بعد کو شرح وقایہ میں میں نے پڑھا : ایسے شخص کو قبلِ ظہر کی سنت پہلے پڑھنا چاہیئے اس لیے کہ ان چار رکعتوں کی تاکید بہت زیادہ ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم فجر کی سنت کی طرح قبلِ ظہر کی چار رکعتوں کو بھی کبھی ترک نہیں فرماتے تھے۔ میں سمجھتا ہوں حضرت کا بھی یہی منشاء تھا۔
۱۔ ایک جمعہ مجھے نماز میں حاضر ہونے میں تاخیر ہو گئی۔ دوسری رکعت کا رکوع بھی فوت ہو گیا۔ اب صورتِ حال یہ تھی کہ مسجد کا داخلہ قبلہ کی جانب تھا۔ حضرت قبلہ کو صف کے کنارہ پر جگہ ملی تھی ، مجھے جماعت میں شامل ہونے کے لئے حضرت کے بازو سے گزرنا پڑا۔ گھر جانے کے بعد فرمایا : ”تم کو دوسری رکعت کا رکوع بھی نہیں ملا۔ اب تم ظہر کی چار رکعتیں پڑھو ، اس لیے کہ امام محمد کے قول کے لحاظ سے جس شخص کو جمعہ کی دوسری رکعت کا اکثر حصہ نہ ملے اُسے نمازِ جمعہ نہیں ملی۔“
۲۔ جس مقام پر ”صحتِ جمعہ کے شرائط“ کی تکمیل کے بارے میں شک ہو...
...اور وہاں نمازِ جمعہ پڑھی جاتی ہو تو بعض لوگ جمعہ کی دو رکعت اور چار رکعت سنتِ مؤکدہ کے بعد چار رکعت ”احتیاطِ ظہر“ کے نام سے پڑھتے ہیں اور چاروں رکعتوں میں ضمِ سورہ کرتے ہیں۔ مگر اس سے کہیں بہتر ایک صورت ہے : امام ابو حنیفہ کے پاس فرضِ جمعہ کے دونوں جانب چار چار رکعتیں سنتِ مؤکدہ ہیں اور آخر میں دو رکعت پڑھنا مستحب ہے۔ مگر امام ابو یوسف کے نزدیک قبلِ جمعہ چار اور بعدِ جمعہ چھ رکعتیں سنتِ مؤکدہ ہیں (ترمذی کی روایت میں ہے : عطاء نے کہا : میں نے ابن عمر کو دیکھا کہ انہوں نے جمعہ کے بعد دو رکعتیں پڑھیں پھر اس کے بعد چار رکعتیں پڑھیں)۔
احتیاطِ ظہر ایک زائد نماز پڑھنے کی بجائے اگر حضرت ابن عمر کے عمل کو اختیار کیا جائے تو جمعہ کی دو رکعتیں اور سنتِ مؤکدہ کی دو رکعتیں مل کر ظہر کی چار رکعتوں کے قائم مقام ہو جائیں گی۔
نوٹ ۱ : بعض لوگ دونوں خطبوں کو نماز کے قعدہ کی طرح دو زانو بیٹھ کر سننے کو ظہر کی دو رکعتوں کے قائم مقام تصور کرتے ہیں۔ ہر چند کہ اس عمل کا ثواب نصفِ جمعہ کے مانند ہے مگر فی الاصل یہ نماز نہیں لہٰذا قائم مقامِ نماز بھی نہیں۔
نوٹ ۲ : حضرت قبلہ کی بتائی ہوئی اس تدبیر کی روایت مجھے اپنے والد محترم علیہ الرحمہ سے اس وقت ملی تھی جب میں لڑکا سا تھا اور میفرم کے عرب سپاہی جمعہ کے فوراً بعد باقاعدہ اقامت کے ساتھ با جماعت ظہر کی نماز پڑھا کرتے تھے۔
رات کی آخری نماز طاق رکعتوں والی ہونا چاہیئے۔ ایک دفعہ مشکوٰۃ المصابیح کے باب الوتر کی ایک حدیث پر انگلی رکھ کر فرمایا : ”اسے پڑھو۔“ میں نے حدیث پڑھی :
دریافت فرمایا : ”کیا مطلب ہے ؟“ عرض کیا : ”اپنی آخری نمازِ شب وتر پڑھو۔“ فرمایا :
”وتر پڑھو نہیں بلکہ طاق پڑھو ۔ میں جو وتر کے بعد کوئی نماز پڑھنے سے روکتا ہوں تو ایسے حکمِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خلاف ورزی سے منع کرتا ہوں ۔“
ترمذی میں ام سلمہ رض سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم وتر کے بعد دو رکعتیں پڑھتے تھے ۔ ابن ماجہ میں اتنا اضافہ ہے کہ یہ دو رکعتیں ہلکی پھلکی ہوتی تھیں اور بیٹھ کر ادا کرتے تھے ۔ پھر جب رکوع کرنا چاہتے تو کھڑے ہو کر رکوع میں جاتے تھے ۔ ابو امامہ کی روایت میں جسے احمد نے نقل کیا ہے اتنا اضافہ ہے کہ آپ ان دو رکعتوں میں إِذَا زُلْزِلَتْ اور قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ پڑھا کرتے تھے ۔
یہ روایتیں مشکوٰۃ کے باب الوتر کی ہیں مگر باب صلوٰۃ اللیل کی حدیثوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ دو رکعتیں در اصل سنتِ فجر کی ہوتی تھیں ۔ چنانچہ مسلم نے حضرت عائشہ کی روایت نقل کی ہے ۔ آپ نے فرمایا : نبی صلی اللہ علیہ وسلم رات کی نماز (یعنی تہجد) میں (جملہ) تیرہ رکعتیں پڑھا کرتے تھے جن کے منجملہ ایک رکعت وتر کی (یعنی صلوٰۃ اللیل کو طاق بنانے والی) ہوتی تھی اور دو رکعتیں فجر کی (یعنی سنتِ فجر کی) ہوتی تھیں ۔
بخاری میں مسروق سے مروی ہے ۔ انہوں نے کہا : میں نے عائشہ سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی رات کی نماز کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے فرمایا : فجر کی دو رکعتوں کے علاوہ سات اور (کبھی) نو اور کبھی گیارہ رکعتیں ہوتی تھیں (یعنی فجر کی دو رکعتوں سے ملا کر نو اور گیارہ اور تیرہ رکعتیں ہوتی تھیں) ۔
مشکوٰۃ کے اسی باب صلاۃ اللیل کی ابتداء میں عائشہ رضی اللہ عنہا کی ایک متفق علیہ روایت منقول ہے ۔ فرماتی ہیں : نبی صلی اللہ علیہ وسلم عشا سے فارغ ہونے اور فجر پڑھنے کے درمیان گیارہ رکعت پڑھتے تھے ، ہر دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرتے تھے اور ایک رکعت سے اپنی (اس نماز کو) وتر (یعنی طاق) بناتے تھے ۔ اس کا سجدہ اتنا طویل کرتے تھے کہ آپ کے سر اٹھانے سے پہلے تم میں سے کوئی بھی شخص پچاس آیتیں پڑھ لے سکے ۔ پھر جب مؤذن فجر کی اذاں کہہ کر خاموش...
ط: ابن ماجہ میں ایسی ہی روایت عائشہ رض سے اس صراحت کے ساتھ ہے کہ قراءت بیٹھ کر کرتے تھے ۔
...ہو جاتا اور آپ کو یقین ہو جاتا کہ فجر طلوع ہو چکی ہے تو آپ اٹھ کھڑے ہوتے اور دو ہلکی پھلکی رکعتیں پڑھتے ۔ پھر آپ داہنے پہلو پر لیٹ جاتے یہاں تک کہ مؤذن آپ کے پاس اقامتِ نماز (نماز پڑھانے کی یاد دہانی) کے لیے آتا تو آپ باہر تشریف لے جاتے ۔
ذرا سے تامل سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ یہ رعایت اس شخص کے لیے ہے جو قائم اللیل ہے ، تہجد کا پابند ہے مگر رات کے پہلے حصہ میں بے خوابی لاحق ہونے سے اندیشہ ہے کہ نصفِ آخر میں تہجد کے لیے بیدار نہیں ہو سکے گا ۔ ایسے بندۂ خدا کے ساتھ یہ مہربانی کی گئی ہے کہ وہ وتر کے بعد دو رکعت پڑھ لے ۔ اگر عملاً تہجد کے لیے بیدار نہ ہو سکا تو انہیں دو رکعتوں پر اُسے تہجد کا ثواب عطا کیا جائے گا ۔ اس تحدید پر بھی غور فرمائیے کہ اگر کسی نے وتر کے بعد یہ دو رکعتیں پڑھ لیں اور پھر نصفِ آخر میں بیدار ہوا تو اب اُسے تہجد پڑھنا ہے ۔ آب آمد تیمم برخاست ۔ تعجب ہے کہ ایسی خصوصی اور مشروط رعایت کو اتنی عمومیت دے دی گئی ہے کہ ہر کاہل و متساہل کو تہجد جیسی مشقت طلب عبادت کے متبادل و معادل جس کی صفت قرآن میں أَشَدُّ وَطْئًا...
...بیان فرمائی گئی ہے ، ہلکی پھلکی دو رکعتیں مل گئیں ۔ اس حدیث کا مقصد حکمِ قرآنی فَتَهَجَّدْ بِهِ کو منسوخ یا بے اثر کرنا نہیں ہے بلکہ جن لوگوں نے اللہ کے لیے تہجد کی مشقت اپنے لئے قبول کر لی ہے ان کو کبھی کبھی درپیش ہونے والی انسانی مجبوری کی بناء پر تہجد کے ثواب سے محروم ہو جانے سے بچا لینا ہے ۔
ابن حبان نے اپنی صحیح میں ذکر کیا ہے کہ وتر کے بعد دو رکعتوں کا حکم ایسے مسافر کے لیے ہے جسے اندیشہ ہو کہ وہ تہجد کے لیے بیدار نہیں ہو سکے گا ۔ پھر انہوں نے ثوبان رض سے روایت نقل کی ہے : ہم ایک سفر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے ۔ آپ نے فرمایا یہ سفر ایک مشقت اور بوجھل کرنے والی چیز ہے ۔ لہٰذا جب تم میں سے کوئی (حالتِ سفر میں) وتر پڑھے تو (اس کے بعد) دو رکعتیں پڑھ لے ۔ پھر اگر وہ بیدار ہو سکا تو خیر ورنہ یہ دو رکعتیں اس کے لیے کافی ہو جائیں گی (مرقاۃ) ۔
فوت شدہ نمازوں کی قضاء کا حکم یوں بیان فرمایا کہ فرض کی قضاء فرض ، واجب کی قضاء واجب اور سنت کی قضاء سنت ہے ۔ اس ارشاد سے معلوم ہوا کہ حضرت اس بات سے متفق نہیں تھے کہ سوائے سنتِ فجر کے ، جبکہ وہ فرض کے ساتھ فوت ہو ، کسی اور سنت کی قضاء ہے ہی نہیں ۔
حضرت محدث دہلوی اپنی لمعات شرح مشکوٰۃ میں بعد عصر کی ان دو رکعتوں کے بارے میں لکھتے ہیں : کہا گیا ہے کہ یہ دو رکعتیں سنتِ ظہر کی تھیں جو وفود کے آنے کی وجہ سے آپ سے فوت ہو گئی تھیں تو آپ نے عصر کے بعد ان کی قضاء پڑھی...
...جیسا کہ ام سلمہ کی حدیث میں آیا ہے ۔ اور یوں بھی روایت کی گئی ہے کہ مال جو آپ کے پاس آگیا تھا اس کی تقسیم نے آپ کو (سنتِ ظہر پڑھنے کی) فرصت نہیں دی تھی اور انہیں کی قضاء آپ نے عصر کے بعد پڑھی ، پھر اس کے بعد آپ نے اس پر مداومت کی (جیسے کہ آپ کی عادت شریفہ تھی کہ کوئی نماز آپ کسی وقت پڑھتے تو اُسے ہمیشہ کے لیے قائم کر لیتے تھے) ۔
جن لوگوں کی فوت شدہ نمازوں کا شمار ضبطِ حافظہ سے باہر ہو جائے ان سے فرماتے تھے : ہر فرض نماز سے پہلے سنت کی جگہ ویسی ہی ایک فوت شدہ فرض نماز کی قضاء پڑھو ۔ اس طرح ہر نماز کے ساتھ ایک فوت شدہ کی قضاء ادا ہوتی رہے گی اور چونکہ صورتاً یہ نماز سنت کے مقام پر پڑھی جائے گی اس لیے امید رکھو کہ سنت کا ثواب بھی ملے گا ۔
مغرب کی قضاء مغرب کی نماز کے بعد پڑھو ۔ (مغرب کی ادا نماز غروبِ آفتاب کے فوراً بعد پڑھنے کی تاکید آئی ہے اس لیے اس سے پہلے کوئی نماز نہیں پڑھنا چاہیے) ۔
فرمایا : تراویح تہجد کا بدل ہے ۔ رمضان میں نمازِ تہجد علیحدہ پڑھنا نہیں ہے ۔
ترجمہ : عبد الرحمن بن عبد القاری سے مروی ہے ، انہوں نے کہا : ایک رات میں عمر بن خطاب کے ہمراہ مسجد گیا ۔ کیا دیکھا کہ لوگ علیحدہ علیحدہ مختلف انداز سے نماز (تراویح) پڑھ رہے ہیں ۔ کوئی شخص تنہا اپنی نماز پڑھ رہا ہے ، کسی شخص کے پیچھے دس آدمی کی ایک جماعت شاملِ نماز ہے ۔ اس پر عمر نے فرمایا : اگر میں ان سب کو ایک قاری (یعنی امام) کے پیچھے جمع کر دوں تو یہ ایک افضل صورت ہوگی ۔ پھر انہوں نے اپنے اس خیال کو عملی جامہ پہنانے کا عزم کر لیا ۔ چنانچہ انہوں نے ان سب کو اُبی بن کعب کی اقتداء پر جمع کر دیا ۔ عبد الرحمن کہتے ہیں : پھر میں ایک اور رات عمر کے ساتھ گیا ۔ اس وقت سب لوگ اپنے امام کی اقتداء کرتے ہوئے پائے گئے ۔ عمر رض نے فرمایا : یہ (ایک بڑی جماعت قائم کر دینا) بھی کیا اچھی بدعت ہوئی ۔ مگر جس چیز سے تم (اعراض کر کے) سو جاتے ہو وہ اس سے افضل ہے جسے قائم کر رہے ہو ۔ اس سے آپ کی مراد آخرِ شب تھی اور لوگ ابتدائے شب میں نماز قائم کر رہے تھے ۔
مشکوٰۃ (جہاں سے یہ روایت نقل کی گئی ہے) کے حاشیہ پر اوپر کی خط کشیدہ عبارت کا مطلب اس طرح بیان کیا گیا ہے : ”یعنی اگر تم (یہ تراویح) اولِ شب پڑھنے کی بجائے آخرِ شب پڑھتے تو یہ صورت موجودہ صورت سے افضل تھی ۔“
سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے (۱) ابتدائے شب کی تراویح کو (جس کی جماعت انہوں نے خود قائم کی تھی) ترک کر کے آخرِ شب تہجد پڑھنے کے لیے نہیں فرمایا (۲) نہ یوں فرمایا کہ ابتدائے شب تراویح پڑھنے کے بعد آخرِ شب تہجد بھی پڑھو ۔ بلکہ اسی ایک نماز یعنی تراویح کو افضل وقت پر پڑھنے کی ترغیب دی ۔ اس سے یہ بات واضح ہو جاتی ہے کہ تراویح آپ کے نزدیک تہجد کا بدل تھی ، جس کا افضل وقت آخرِ شب ہے ۔ چنانچہ مندرجہ ذیل حدیث سے صورتِ حال یوں سمجھ میں آتی ہے کہ سیدنا عمر رض کا...
...منشا پا کر حضرت ابی بن کعب تراویح آخر شب میں پڑھانے لگے ۔
ترجمہ : عبد اللہ بن ابی بکر سے روایت ہے ، انہوں نے کہا : میں نے اُبی بن کعب کو کہتے سنا : ہم رمضان میں نماز سے فارغ ہو کر لوٹتے تو خادموں کو کھانا جلدی لانے کے لیے کہتے تھے اس اندیشہ سے کہ کہیں سحری چھوٹ نہ جائے ۔ ایک دوسری روایت میں ہے : ”اِس اندیشہ سے کہ کہیں فجر طلوع نہ ہو جائے“ ۔ ”فِي رَمَضَانَ مِنَ الْقِيَامِ“ سے رمضان کی خاص نماز تراویح مراد ہے ۔ اسی کو ابتدائے شب کی بجائے آخر شب پڑھا جانے لگا ۔
اب میں خاص عملِ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی وہ حدیث نقل کرتا ہوں جس سے رمضان میں تراویح کے بعد کسی اور نماز کی ضرورت کی بین نفی ہوتی ہے :
...ہمیں نماز نہیں پڑھائی یہاں تک کہ ایک تہائی رات باقی رہ گئی ۔ پھر جب تیسری رات آئی تو آپ نے اپنے متعلقین ، اپنی ازواج اور دوسرے لوگوں کو جمع فرمایا پھر ہمیں نماز پڑھاتے رہے یہاں تک کہ ہمیں اندیشہ ہوا کہ کہیں ہم سے فلاح چھوٹ نہ جائے ۔ (راوی کہتے ہیں) میں نے (ابو ذر سے) پوچھا : فلاح کا کیا مطلب ہے ؟ انہوں نے کہا : سحری ۔ (پھر کہا) پھر اس کے بعد آپ نے مہینے کی باقی راتوں میں ہمیں نماز نہیں پڑھائی ۔ اس کی روایت ابو داؤد ، ترمذی اور نسائی نے کی اور ابن ماجہ نے بھی قریب قریب ایسی ہی روایت کی ہے ۔ مگر ترمذی نے اس بات کا کہ پھر آپ نے مہینے کی باقی راتوں میں ہمیں نماز نہیں پڑھائی ، ذکر نہیں کیا ۔
(۱) آخر سے ساتویں (ابتداء سے تئیسویں) رات ثلثِ اول میں تراویح پڑھائی ۔
(ب) آخر سے پانچویں (ابتداء سے پچیسویں) رات کے نصف اول میں تراویح پڑھائی ۔
(ج) پہلی صورت میں رات کی آخری دو تہائی اور دوسری صورت میں نصف آخر کی برکتوں سے یہ نمازی محروم نہیں رہے اس لیے کہ اللہ اور اس کے رسول نے رات کے کچھ حصہ کی نماز کو ساری رات کا قیام شمار کیا اور تراویح کے ماسوا رات کے باقی حصہ میں بشمول تہجد کسی اور نماز کی ادائی کا سوال ہی باقی نہیں رکھا ۔
(د) پھر آپ نے آخر سے تیسری (ابتداء سے ستائیسویں) رات صرف سحری کھانے کی حد تک مہلت دے کر تمام رات تراویح پڑھائی ، اس طرح عملاً تراویح کے بعد کسی اور نماز کی گنجائش نہیں چھوڑی ۔
(ھ) اپنے اس عمل سے ثابت فرما دیا کہ تراویح تہجد کا بدل ہے اور یہ کہ آپ نے فَتَهَجَّدْ بِهِ نَافِلَةً لَّكَ کا امتثال بصورتِ تراویح کیا ہے ۔
(و) نیز تیسری مرتبہ میں اشارہ دیا کہ ۲۷ ویں شب میں شب قدر کا قوی امکان...
...ہے اور اسی لیے سب کو جمع فرمایا اور رات بھر قیام فرمایا ۔
جب مسجد میں داخل ہو تو سنت قبل فرض کو بیٹھنے سے پہلے ادا کرو ۔ اسی نماز میں تحیۃ المسجد کا ثواب بھی ملے گا ، جو بیٹھنے سے پہلے پڑھی جاتی ہے اور بیٹھ جانے سے ساقط ہو جاتی ہے (نماز سے پہلے کچھ دیر دم لینے کے لیے بیٹھ جانا اس شخص کے لیے ضروری ہے جو کسی دور دراز مقام سے آ رہا ہو تاکہ پسینہ خشک ہو جائے اور سانس کی رفتار معمول پر آجائے) ۔
سنت بعد فرض گھر جا کر پڑھو ۔ فرض کی ادائی کے ساتھ ہی سیدھے گھر پہنچو اور فوراً سنت ادا کرو ۔ اس سے پہلے کسی اور طرح مشغول نہ ہو ۔
راستہ چلتے نظر نیچی رکھو اور ذکر مشی الاقدام کرتے جاؤ ۔ یعنی (دل میں یا زبان سے ادائی کے ساتھ) قدم قدم ”اللہ“ ”اللہ“ کا ذکر کرو ۔ یا ایک قدم پر ”لا“ دوسرے پر ”إلہ“ تیسرے پر ”إلا“ اور چوتھے پر ”اللہ“ ( لا - إِلٰـهَ - إِلَّا - اللّٰهُ ) اس طرح ذکر کرو ۔ (آخری بار محمد رسول اللہ کہہ کر کلمہ مکمل کر لیں) ۔
تشہد (التحیات) میں شہادت کے اشارہ کا جو مسنون طریقہ ہے اُسے...
...لوگ اس طور پر ادا کرتے ہیں کہ پہلے چھوٹی انگلی اور اس کے ساتھ کی انگلی بند کرتے ہیں ۔ پھر درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بناتے ہیں ۔ پھر لا الہ کے لا کے ساتھ شہادت کی انگلی اُٹھاتے ہیں ۔ پھر الا اللہ پر شہادت کی انگلی گرا دیتے ہیں اور قعدہ پورا ہونے تک انگلیاں اسی حالت پر رکھے رہتے ہیں ۔ میرا طریقہ یہ ہے کہ میں جب لا کہتے ہوئے شہادت کی انگلی اٹھاتا ہوں تو اس سے پہلے کے دو کام بھی اسی کے ساتھ کر لیتا ہوں (یعنی پہلی دو انگلیاں بند کرنا ، درمیانی انگلی اور انگوٹھے سے حلقہ بنانا اور شہادت کی انگلی اٹھانا ، تینوں کام بیک وقت) ، اور الا اللہ کے الا پر سب انگلیاں ایک ساتھ اصلی حالت پر لوٹا لیتا ہوں ۔ اس طرح دو ہی حرکتوں میں شہادت کا اشارہ بھی ہو جاتا ہے اور سب انگلیاں اپنی اصلی حالت پر لوٹ بھی جاتی ہیں (حضرت نے اپنے اس طریقہ کا عملی مظاہرہ بھی فرمایا اور مجھ سے بھی مشق کروائی ۔ تھوڑی سی کوشش میں کامیابی حاصل ہوگئی ۔ شہادت کے اشارہ میں حضرت کا یہ اہتمام ایسا ہی ہے جیسے سجدہ سے قیام کی جانب لوٹتے ہوئے ایڑیوں پر بیٹھنے سے احتراز کرنا) ۔
نماز کے بعد جب حضرت دعا کے لیے ہاتھ اُٹھاتے تو دونوں ہاتھوں کو ملا کر کشکول سا بناتے اور انگلیاں باہم پیوست رکھتے ۔ گویا نزولِ خیرات و برکات کو کاسۂ گدائی میں لے رہا ہوں ۔
نماز کی تیاری ہونے لگی تو کسی صاحب نے کہا : مجھے وضو کے ہونے یا نہ ہونے میں شبہ ہے ۔ احتیاطاً پھر سے وضو کر لیتا ہوں اور تازہ وضو کرنے کے لیے جانے لگے ۔
حضرت نے ان کو روک کر دریافت فرمایا : کیا تمہیں یاد ہے کہ تم نے وضو کیا تھا ؟ انہوں نے عرض کیا : جی ہاں یاد ہے ۔ پھر دریافت فرمایا : کیا تم کو اس وضو کا ٹوٹنا بھی یاد ہے ؟ انہوں نے عرض کیا جی نہیں ، بلکہ اس طرح کا شبہ ہو رہا ہے ۔ حضرت نے فرمایا : وضو کرنا یقینی ہے ، وضو کا ساقط ہونا غیر یقینی ۔ جو بات غیر یقینی ہے وہ یقینی کو متاثر نہیں کرتی ۔ آؤ نماز پڑھو ، وسوسہ گیر اور وہمی نہ بنو ۔
چونکہ حضرت قبلہ میری قراءتِ قرآن کے علاوہ امامت کو پسند فرماتے تھے اور حکماً موقع بھی عنایت فرماتے تھے اس لیے وقت بوقت نماز کے مسائل میں اپنے مسلک سے خاص طور پر مطلع فرماتے رہتے تھے ۔ مسجد کالی کمان حیدر آباد میں حضرت نے اپنے پدر بزرگوار حضرت مولانا محمد عبد القادر صاحب صدیقی علیہ الرحمہ کے بعد خطابت کی ذمہ داری اور سعادت قبول فرمائی ۔ وصال سے چند سال قبل اپنے فرزندِ دوم (جانشینِ اول) حضرت مولانا مولوی محمد عبد الرحیم صاحب صدیقی کو اس کام کے لیے پابند فرمایا ۔ آپ کے بعد حضرت قبلہ کے فرزندِ سوم (موجودہ سجادہ نشین و جانشین) حضرت مولانا مولوی ابو تراب علی صدیقی مدظلہ العالی ، حالیہ حال تک خطابت فرماتے رہے ۔ اب اپنی پیرانہ سالی اور نشست و برخاست میں تکلف کی بناء پر حضرتِ معزّ مدظلہ نے راقم الحروف کو اس کام پر مامور فرمایا ہے ۔ دعا گو ہوں کہ رب العزت حضرت عبد القدیر کے خاندان میں اس سلسلہ کو قائم و دائم رکھے ۔ آمین ۔ اس موقع پر ایک دلچسپ واقعہ حافظہ میں ابھر آیا ہے ۔ محترم مولوی غلام جیلانی صاحب مرحوم ، متولی مسجد کالی کمان ہمارے حضرت کے بچپن کے ساتھی اور عزیز دوست تھے ۔ وہ حضرت کی آل و اولاد کو بے حد عزیز رکھتے تھے ۔ ایک دفعہ مولوی صاحب نے حضرت کی موجودگی میں نمازِ عصر کی امامت...
...کے لیے مجھے حکم فرمایا ۔ بازو سے ایک صاحب نے انہیں ٹوکا اور کہا : ”مولانا تشریف رکھتے ہیں ۔ یہ خواہش آپ ان سے کیجیے“ ۔ مولوی غلام جیلانی صاحب نے ان سے کہا : ”ہم نے برسوں مولانا کے والد کے پیچھے نماز پڑھی ہے ۔ مولانا کے پیچھے نماز پڑھتے ہوئے تو ایک عمر گزری ہے ۔ مولانا کے صاحبزادوں کی بھی اقتداء کی ہے ۔ اب اللہ نے یہ دن بھی دکھایا ہے کہ مولانا کی موجودگی میں وہ اور ہم مل کر ان کے نواسے کے پیچھے نماز ادا کر رہے ہیں ، ہماری یہ حسرت آپ کیا جانیں؟“
سطورِ بالا میں روایت کردہ حضرت کے ارشادات کو میں نے سنا اور اپنی ذات کے لیے قبول کر لیا ۔ حضرت سے دلیل نہیں مانگی ۔ وہ میرے لیے وَأُولِي الْأَمْرِ مِنْكُمْ کے اعلیٰ ترین فرد تھے ۔ حضرت کے مسلک کی تائید میں جو دلیلیں میں نے فراہم کی ہیں وہ میری ناقص علمی صلاحیت کے ساتھ ہیں ۔ کوئی عالم محقق اس جانب توجہ فرمائے تو یقیناً اس سے بہتر استدلال سامنے آئے ۔ ”یقیناً“ اس لیے کہ یہ مسلک اُن کا ہے جو بحر العلوم تھے ۔
احقر العباد
محمد وقار الدین وقار صدیقی قادری قدیری
• اثر انداز صحبت
• مقام ولایت
• ریاضت و تدریس
• یہہ فقیر ہے فقیر
• مدینہ منزل پر درس اور محفلیں
• فقرِ حجازی
• غیر مسلموں کا مرجع
• حضرت کا بیعت لینا
• روایتِ قرآن - خادمِ قرآن
• روایتِ حدیث
• صبر و شکر
• حاجت روائی ، پُر اثر دعا
• معیتِ رسول
• مریدوں کی تربیت
• شانِ صدیقیت
• دل کے خطرات کا انکشاف
یہی وہ بندگانِ حق ہیں کہ جن کی معیت اور صحبت سے اللہ کی یاد قائم ہوتی ہے ، ایمان تازہ و مضبوط ہوتا ہے ۔ حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقی کی صحبت اس حدیث کا بدرجہ اتم نمونہ پیش کرتی تھی ۔
”خود صاحبِ حال و صاحبِ حضور بزرگ تھے ۔ آپ کے پاس آنے والا لذتِ حال و مسرتِ حضوری محسوس کرتا تھا ۔ آپ کی صحبت میں بیٹھنے والا خدائے بزرگ و برتر کی معیت و قربت کی نعمت سے سرفراز ہوتا تھا ۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ عقیدت مندانہ آپ کے گرد جمع رہتے تھے...“
”حضرت صدیقی کو جس نے دیکھا تبسم کی حالت میں دیکھا اور آپ ہر وقت متبسم رہتے تھے ۔“
”آپ کی آنکھیں متوالی تھیں ۔ محبتِ رسول سے سرشار اور خدائے قدوس کے عاشقِ زار ہونے کے حالِ باطنی کا اظہار کرتی تھیں ۔“
سید شاہ لیاقت حسین قادری
ریڈر عربی - جامعہ عثمانیہ
آپ کم گو تھے لیکن بات فرماتے تو فیصلہ کن ! آپ کی محفل با رعب محفل ہوا کرتی تھی ، چاہے درس کی ہو چاہے سماع کی ہو...
...چاہے کوئی اور ۔ لوگ پروانوں کی طرح آتے ، فدا ہوتے لیکن کیا مجال کہ کوئی بات قاعدہ کے خلاف ہو یا آدابِ مجلس کے خلاف ۔ آپ کے سامنے اکثر لوگ با وضو آتے ، بعض تو غسل کر کے آتے ۔ اہل دنیا تو سامنے آتے تھراتے ۔ لیکن آپ محبت سے پیش آتے آنے والا مطمئن ہو کر جاتا ۔
کوئی معترض بھی آتا تو متاثر ہوئے بغیر واپس نہ ہوتا ، مخلصین کی کیفیت کو کیا پوچھئے ۔ محبت و مسرت سے سرشار واپس ہوتے لیکن دوبارہ حاضریِ خدمت کی تشنگی ساتھ لے جاتے ۔
چند واقعات اس کتاب میں شامل کئے جاتے ہیں جن سے حضرت علیہ الرحمہ کی بااثر صحبت کا اندازہ لگ سکتا ہے :
جناب غلام محمد کیقباد حیدر آباد کے پارسی طبقہ کے ایک معزز خاندان کے فرد ہیں جن کے بزرگوں نے حیدر آباد میں اعلیٰ خدمات انجام دیں ۔ حضرت عبد القدیر صدیقی سے ملاقات ہوئی ۔ پہلی نظر کیمیاء اثر نے نہ جانے کیا کام کیا کہ بس ایک دو دفعہ کی آمد و رفت کے بعد دولتِ اسلام سے مشرف ہو گئے ۔ ان کا خط حضرت کے وصال کے بعد رسالہ القدیر میں شایع ہوا جو درج ذیل ہے :
”تقریباً بارہ سال قبل یہ خادم پیر و مرشد محمد عبد القدیر صدیقی حسرت رحمتہ اللہ علیہ کے دستِ حق پرست پر بیعت حاصل کر کے مشرف بہ اسلام ہوا ۔ خادم ایک عرصہ سے دینِ حق کا متلاشی اور کسی اللہ والے کا دامن تھامنے بے چین تھا ۔ بہت کچھ جستجو کی ۔ ادھر اُدھر خوب پھرا دیکھا بھالا مگر کہیں گلِ مقصود ہاتھ نہ لگا ، بلکہ دل کی الجھن اور بڑھتی گئی ۔ بالاخر خوبیِ قسمت نے مدینہ منزل پہنچا دیا ۔ جو میرے لئے کعبۂ مقصد اور مدینۂ ارمان بن گیا ۔ حضرت پیر و مرشد مولانا حسرت اعلی اللہ مقامہ کے مبارک چہرے پر دور ہی سے جو نظر پڑی دل بے چین ہو گیا ۔ نزدیک پہنچا تو آنکھیں چار ہوئیں اور تیرِ نظر دل کے پار ہو گیا ، قدموں سے لپٹنا چاہا ، حضور نے محبت سے سینے سے لگا لیا ۔ آہ وہ وقت بھی کیسا سکون بخش و سکون پرور تھا ۔ یا تو سینہ بریاں و دل سوزاں تھا یا برداً و سلماً ہر بُنِ مو میں سرایت کر گئی ۔ بغیر کچھ زبان سے کہے یا تو میری صورت نے قسمت کے نقوش کو نمایاں کر دیا یا میری خاموشی نے گویائی کا کام کیا ۔ حضرت قبلہ نے تسکین آمیز چند جملے اس انداز میں فرمائے...“
...فرمائے کہ ساری پریشانیاں اور الجھنیں دور ہوگئیں اور فرحت افزاء کیفیت سے متاثر گھر لوٹا اور کیسے لوٹا !“
”دولتِ اسلام سے سرفراز ، ایمان کی پژمردہ کلی شگفتہ ہو کر گلِ سرسبد بن گئی ۔ ہشاش بشاش گھر آیا تو بیوی اور بچوں نے اس غیر معمولی کیفیت اور بشاشت کا سبب دریافت کیا ۔ پھر کیا تھا معہ بیوی بچوں کے اس دولتِ اسلام سے سرفراز ہوا ۔“
”حضرت قبلہ نے ہر آڑے وقت میں مجھے تسکین دی ۔ چند اوراد و وظائف بھی بتائے ، جن کی بدولت اللہ نے اپنا فضل فرمایا ۔ بارہ سال ایسے گزرے کہ (۱۲) دن بھی بمشکل معلوم ہوتے ہیں ۔ مگر آہ ! ۱۷؍ شوال کی وہ ساعت جس کا تصور آج بھی دل کو زخمی کر رہا ہے ، آخر آئی اور غم و اندوہ کا طوفان لے آئی ۔ صبر و قرار کو چھین لیا ، تڑپ اور بے چینی سونپ گئی ۔ مگر اس عالمِ یاس و الم میں بھی حضرت قبلہ کے منور اور ہنس مکھ چہرہ کا تصور آتا ہے تو سب غم غلط اور ہر تکلیف کافور ہو جاتی ہے ۔ سچ ہے کہ :“
”سانچے گُرو کا بالکا مرے نہ مارا جائے“
از جناب غلام محمد کیقباد ۔ موٹر کارس ایجنٹ
حضرت الیاس برنی صاحب اپنے سفر نامۂ حج موسومہ بہ صراط الحمید ۱۳۴۵ھ (۱۹۲۶ء) میں لکھتے ہیں ....
”حضرت کی صحبت میں ہم کو بھی قراءت کا خیال پیدا ہوا ۔ اول تو ہم اس کو محض زیبائش اور تکلف سمجھتے تھے ۔ مگر جب سمجھے تو معلوم ہوا کہ تلاوتِ قرآن میں اس کی بڑی ضرورت ہے بلکہ تلاوت کا حق ادا کرنا ہو تو تجوید لابد ہے ....“
کسی انگریز مصنف نے لکھا ہے کہ قومی لیڈر بڑے کاموں میں قوم کے سامنے اپنے آپ کو ایسا ہی پیش کرتا ہے جیسا کہ وہ چاہتا ہے ۔ لیکن معمولی اور خانگی امور میں وہ ویسا سامنے آتا ہے جیسا کہ وہ حقیقتاً ہے ۔
خانگی اوقات میں شخصیت سے تصنع کا پردہ ہٹ جاتا ہے اور خامیاں اہل خانہ سے چھپی نہیں رہتیں ۔
یہہ ایک علمائے دینِ محمدی ہی کا خاصہ ہے کہ اپنے ظاہر و باطن دونوں میں یکساں للہیت موجود رہتی ہے ۔ جس طرح گھر کے باہر بڑے لوگوں پر اثر انداز ہوتے ہیں اسی طرح گھر کے خانگی اوقات میں بھی چھوٹے بڑے سبھی فطرتاً ان کے حلقہ اثر سے متاثر اور صحبت سے فیض یاب ہوتے ہیں ۔
ذیل کا واقعہ اس کا عملی نمونہ پیش کرتا ہے !
حضرت قبلہ کی عادت مبارکہ تھی کہ تہجد سے پہلے اور بعد ذکر فرماتے جو کبھی بالجہر ہوتا اور کبھی بلا جہر (یا بالسر) ۔ آپ کے کمرے کے بالکل متصل آپ کے فرزند قبلہ گاہ جناب موسیٰ عبد الرحمن صدیقی مدظلہ اپنے اہل وعیال کے ساتھ رہا کرتے ۔ جب آپ بالجہر ذکر فرمانا شروع کرتے تو نہ صرف آپ کے یہہ صاحبزادے اور آپ کی بہو ذکر میں اپنے...
نوٹ : حضرت موسیٰ عبد الرحمن صدیقی - پیدائش ۱۳۴۱ھ (۱۹۲۲ء) ، ایم بی بی ایس عثمانیہ - ہجرت پاکستان ۱۹۵۵ء ، اعلیٰ تعلیم انگلستان ۱۹۶۰ء ، لیفٹنٹ کرنل فوجِ پاکستان ، وفات ۱۹۸۳ء ۔ ابو ہادی علی رضا صدیقی - فرزندِ اکبر حضرت موسیٰ عبد الرحمن ۔ دختر حضرت الیاس برنی فاروقی ، کنیز فاطمہ صفورہ صاحبہ ۔
...کمرے ہی میں شریک ہو جاتے بلکہ جیسا کہ ہم نے سنا ہے ، ہم جو ان کے چھوٹے چھوٹے بچے تھے اور اس وقت تک ٹھیک سے بولنا بھی نہیں آتا تھا ، وجدانی کیفیت کے ساتھ ذکر شروع کر دیتے ۔
ابو ہادی علی رضا صدیقی
نوٹ : یہ شرکت ایسی دیر پا اثر انداز رہی کہ جنہوں نے حضرت موسیٰ عبدالرحمن صدیقی سے کراچی میں ملاقات کی ہے اور ان کے حلقہ ذکر میں شرکت کی ہے ، بیان کیا ہے کہ آپ کے ذکر کی محفل غیر معمولی طور پر موثر ہوتی تھی ۔
انوار اللہ پاشاہ حیدر آباد کے مشہور ایڈوکیٹ تھے غالباً آجکل انگلستان میں مقیم ہیں ۔ حضرت قبلہ کے پاس جب آنا ہوا تو ایسے جذبہ کے ساتھ آئے کہ روزانہ صبح چار بجے ذکر میں شریک ہوا کرتے ۔ چند دنوں کے بعد خلافت سے بھی سرفراز ہوئے ۔
کرنل تاج احمد صاحب کا ذکر سید محمد صاحب ریڈر اردو جامعہ عثمانیہ (من بعد پرنسپل اردو کالج) یوں کرتے ہیں :
”بزرگانِ دین کی طرف مائل ہوئے اور ان سے فیض حاصل کرنے کا ولولہ ان کے دل میں پیدا ہوا ۔ اس سلسلہ میں وہ شمس المفسرین استاذ العلماء حضرت مولانا عبد القدیر صاحب قبلہ کی خدمتِ فیض درجات میں حاضر ہوئے ۔ یہاں علومِ ظاہری و باطنی کا ایک دریا موجزن تھا ۔ یہ اس چشمۂ فیض سے ایسے سیراب ہوئے کہ حضرت کے حلقہ ارادت میں بڑی گہری عقیدت سے داخل ہوئے اور مرنے تک حضرت کا وہ ادب و احترام ملحوظ رکھا کہ جب حاضر ہوتے، موٹر ہی میں جوتے اتار کر رکھ لیتے اور ننگے...“
...پاؤں صحن کا فاصلہ طے کر کے جھک کر سلام کرتے ۔ حضرت کی مرحوم (تاج احمد) پر بڑی نظرِ عنایت تھی اور ان کی تربیت کا خاص خیال فرماتے تھے ۔ حضرت ہی کی ایما سے انہوں نے فنِ تجوید کی تکمیل کی اور پھر قرآن شریف سے ایسا عشق ان کے دل میں پیدا ہو گیا کہ اپنی بقیہ زندگی کلامِ الٰہی کی تعلیم اور اس کی اشاعت کے مقدس مقصد میں گزاری ...... (رسالہ القدیر)
حاشیہ : حضرت شیخ القراء مولانا قاری میر روشن علی حبیب سے عشرہ کی تکمیل کی ۔
ایک تعلیم یافتہ سمجھدار شخص ، ذمہ دار شہری اور با صلاحیت مسلمان کو اعلیٰ سے اعلیٰ تربیت دینا اور اس کے دینی احساس کو اجاگر کرنا اور پھر خدمتِ خلق کی طرف لگانا ایک مرشدِ کامل ہی کر سکتا ہے ۔ حضرت کی صحبت کے اثر میں کئی ایسے ”تاج“ پیدا ہوئے ۔ حضرت ہر کوشش کرنے والے کو پسند فرماتے تھے اور اس کی ہمت افزائی فرماتے تھے جس سے وہ ایک نئے جذبہ اور نشاط کے ساتھ اپنے کام میں جُت جاتا تھا ۔
ہماری نظر میں بھی خیر کے کاموں میں آپ کی ہمت افزائی اور اس ہمت افزائی کے برکات کی کئی مثالیں ہیں ۔
حضرت کے ایک مرید نے قرآن کا کچھ حصہ حفظ کیا ۔ حضرت کو جب اس کی اطلاع ہوئی تو اس کے بعد کی پہلی ہی ملاقات میں اس بارے میں ان سے دریافت فرمایا اور تفصیل معلوم کی ۔ بڑی مسرت کا اظہار فرمایا اور تکمیلِ حفظ کے لئے دعا فرمائی ۔ اب کیا تھا ان صاحب نے بڑی تیزی سے قرآن کو حفظ کر لیا ۔ اُس وقت وہ مرید اپنی تعلیم ختم کر کے بر سرِ خدمت تھے ..... !
ایک صاحب نے اپنے محلہ کی مسجد میں درسِ تفسیرِ صدیقی کا سلسلہ جاری کرنے کی...
...اجازت چاہی ۔ آپ نے دریافت فرمایا : ”کون پڑھائے گا؟“ جب نام کی صراحت کی گئی تو اطمینان اور مسرت کا اظہار فرمایا ۔ آپ ہی کی حوصلہ افزائی اور دعا کا نتیجہ ہے کہ یہ سلسلۂ درس کوئی تیس سال سے بھی زیادہ جاری رہ کر تکمیل کو پہنچا اور چند اور مساجد میں تفسیر کے ایسے ہی سلسلے جاری ہوئے اور بحمد اللہ جاری ہیں ۔
ایک صاحب اپنی بڑی بہن کا واقعہ بیان کرتے ہیں جو کسی اور صاحب کی مرید تھیں لیکن حضرت کے پاس حاضر ہوئیں اور فیض یاب ہوئیں :
”ہماری بڑی بہن ایک مجذوب صاحب کی مرید تھیں ۔ آہستہ آہستہ ان کا بھی رنگ ڈھنگ بدل گیا ۔ لباس میں پاجامہ کرتا اور بڑی اوڑھنی پہننے لگیں ۔ کئی مقاماتِ مقدسہ کا سفر کیا ، بڑے بڑے مرتبوں کو نہیں مانتی تھیں ۔ ایک بار میں نے ان سے کہا کہ آپا کبھی آپ ہمارے حضرت قبلہ کے پاس بھی تو چلئے .... خیر چلیں لیکن ارادہ کر لینے کا ہی تھا ۔ قوالی کی محفل میں شریک ہوئیں ۔ چلمن سے حضرت کی طرف جو دیکھیں تو ان کے اپنے مرشد میر صاحب حضرت کے ساتھ بیٹھے نظر آئے ۔ شبہ ہوا ۔ پھر دوسری جانب جا کر دیکھیں ۔ وہاں سے بھی ویسے ہی حضرت کے ساتھ نظر آئے ! حضرت قبلہ سے اس بار تو بغیر بات چیت کئے واپس ہوئیں ۔ دوسرے دن میں نے حضرت سے سارا قصہ عرض کیا ۔ حضرت نے فرمایا کہ ان سے کہو کہ اپنے مرشد کو اور ہم کو الگ مت سمجھو ۔ اگر کسی بات میں الجھن ہے تو ضرور آکر پوچھ سکتی ہو ۔“
اس واقعہ کے بعد سے ہماری بہن صاحبہ بہت ادب سے اوڑھ لپیٹ کر...
حضرت قبلہ کے پاس حاضر ہوئیں ۔ ایک بار حضرت سے عرض کیا کہ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھنا چاہتی ہوں ۔ آپ نے ایک درود شریف پڑھنے کے لئے بتایا ۔ کوئی ستر ہزار بار پڑھنے کے بعد دیدار سے مشرف ہوئیں ۔
حضرت عبد القدیر کی صحبت و معیت سے نہ صرف افراد متاثر ہوئے ہیں بلکہ خاندان کے خاندان فیض یاب ہوئے ۔ اس کی صرف ایک مثال پیش کی جاتی ہے : جناب ثناء اللہ خاں صاحب پر حضرت بحر العلوم کی خاص عنایات تھیں ۔ ایک بار آپ نے ایسا فرمایا تھا کہ "ثناء میری کرامت ہے" ۔ ان کی اولاد پر بھی حضرت قبلہ کی خاص توجہ ہوا کرتی تھی ۔ چنانچہ ثناء اللہ خاں صاحب اپنے بچوں پر حضرت رح کی عنایات کا ذکر کرتے ہیں :
اکثر ان کی اہلیہ بچوں کو حضرت قبلہ کے پاس لے جائیں ۔ انہی کی پیش کش پر حضرت نے بچوں کو بھی مرید کیا تھا ۔
حضرت قبلہ نے مسواک اپنے ہاتھ سے بنا کر بچوں کو عطا فرمائی ۔
ہر بچہ کو آپ نے ایک ایک مختلف رنگ کی تسبیح عطا فرمائی ۔ بعد میں فرمایا کہ میں جنھیں فقیری دیتا ہوں انہیں تسبیح دیتا ہوں ۔
ایک لڑکے کو کم عمری میں کشف ہونے لگا تھا ۔ وہ آئندہ کی باتیں بتانے لگا ۔ محلہ کے لوگ اور دوسرے لڑکوں نے کھلونا بنا لیا ۔ حضرت قبلہ کو جب اس کا علم ہوا تو اس سلسلہ میں تبدیلی آ گئی ۔
اب یہ بچے خود صاحبِ اولاد ہیں ۔ کئی حج و عمرہ کی سعادت سے سرفراز ہیں ۔ مغربی دنیا کی سیر بھی کر چکے ہیں لیکن اللہ کا فضل اور حضرت قبلہ کی دعا شاملِ حال ہے کہ...
...دنیا کی رغبت ان کے دلوں میں نہیں ۔ ثناء اللہ خاں صاحب نے وظیفہ کے بعد ہجرت کر کے مدینہ طیبہ میں سکونت اختیار کی جہاں پر ان کی اہلیہ کا انتقال ہوا اور وہ جنت البقیع میں دفن ہوئیں ۔ خود ان کی یہ کیفیت ہے کہ اپنے پیرِ کامل کے رنگ میں ایسے رنگ گئے ہیں کہ صورت شکل ، بات چیت اور چال میں بس عبد القدیر - دیکھنے والے کو یہ یقیناً کرامت ہی معلوم ہوتی ہے !!!
بعد رمضان، جون ۱۹۸۰ء مرتب کو مدینہ طیبہ حاضری کا شرف حاصل ہوا ۔ اس قیام کے دوران جناب ثناء اللہ خاں صاحب سے اکثر ملنا ہوتا تھا ۔ پیر و مرشد حضرت بحر العلوم کے حالات بھی بیان فرماتے تھے ۔ اپنے بچوں اور خاندان پر حضرت کی خصوصی عنایات کا تذکرہ اسی وقت موصوف نے کیا ہے ۔
ایک بار حضرت بحر العلوم کی خدمت میں ثناء اللہ خاں صاحب نے یہ شعر پڑھا تھا جس پر حضرت نے خوشی و قبولیت کا اظہار فرمایا :
بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی کو اپنے شیخِ طریقت حضرت خواجہ محمد صدیق سے اجازت و خلافت اوائل عمر ہی میں مل چکی تھی جبکہ آپ کی عمر کوئی سولہ (۱۶) سال کی تھی ۔ اپنے پیر و مرشد کے حینِ حیات آپ نے کسی سے بیعت نہیں لی ۔ بعد میں بھی...
...ابتدا آپ بہت کم مرید کرتے تھے ۔ سب سے پہلے جس نے آپ کے ہاتھ پر بیعت کی وہ آپ کی علاتی بھاوج اہلیہ مولوی محمد عبد الشاکر صاحب صدیقی تھیں جو حضرت سے عمر میں تین برس بڑی تھیں ، اگر چیکہ حضرت قبلہ کے والد بزرگوار اس وقت بقیدِ حیات تھے ۔
قادری سلسلہ کے علاوہ آپ نے چشتیہ ، رفاعیہ اور دوسرے سلسلوں میں بیعت لی ہے ، لیکن جب تک ارادتمند کسی خاص سلسلہ میں داخل ہونے کی خواہش ظاہر نہ کرتا آپ سلسلہ عالیہ قادریہ ہی میں بیعت لیتے تھے ۔
اللہ کے فضل و کرم سے آپ کی دیرینہ تعلیم و محنت نے ۵ لاکھ سے زیادہ مرید ، بے شمار معتقد ، کثیر التعداد شاگرد تیار کئے ۔ خلفاء کی تعداد بھی کثیر تھی یعنی بیانوے (۹۲) حضرات خلافت سے سرفراز ہوئے ۔
۱۳۵۳ھ کا طبع شدہ شجرہ بزبانِ عربی ضمیمہ میں شریک کیا گیا ہے جس میں اسمائے شیوخِ سلسلہ کے علاوہ آپ کے بیعت لینے کا طریقہ اور چند اورادِ ضروریہ بھی شامل ہیں ۔
ذیل میں پروفیسر حامد صدیقی کے ایک مضمون سے اقتباس درج ہے جس میں انہوں نے حضرت سے بیعت کرنے کی خود اپنی ہی کیفیت لکھی ہے :
گلبرگہ شریف میں حضرت مدعو تھے ۔ حامد صدیقی صاحب کی اہلیہ جنہیں ایک شیخِ کامل کی تلاش تھی حضرت کی مرید ہوئیں ۔ حامد صدیقی صاحب خود بھی ارادہ رکھتے تھے لیکن ابھی بیعت نہیں کی تھی ....
".... ان دنوں مجھے شریعت کی پاسبانی کی ذمہ داری کا غلبہ تھا ۔ فقہ کے چند فروعی مسائل میں حضرت قبلہ سے میرا کچھ اختلاف تھا ۔ سونچا بیعت میں کرلوں تو کیسے کرلوں ؟ اور اندر سے داعیۂ قلب بے حد متوجہ تھا ...."
اچانک حضرت قبلہ نے خود ہی ارشاد فرمایا کہ "تصوف اور بیعتِ تقویٰ کا تعلق فقہ سے نہیں ہے ۔ ہمارے مرشد حضرت مولانا خواجہ محمد صدیق قدس سرہ حنبلی تھے اور میں حنفی ۔ لیکن ہمارے حضرت نے فرمایا فقہ کا تعلق نماز کے ارکان سے ہے اور تصوف کا تعلق نماز کے قلب سے ہے ۔"
"حضرت کے ان الفاظ کے بعد میں نے بخلوصِ قلب آپ کے دستِ حق پرست پر بیعت کرلی اور تقریباً پچیس سال تک اصلاحِ قلوب کے نسخے پیتا رہا ۔"
پروفیسر حامد صدیقی
رسالۃ القدیر
مریدوں کے حق میں آپ ایک نبض شناس حکیمِ حاذق تھے ۔ روحانی امراض کی تشخیص اور ان کے ازالہ کے لیے اوراد و اذکار تجویز کرنے کا ملکہ آپ کو اللہ تعالیٰ کا خاص عطیہ تھا جیسا کہ ہم نے "ذکر اللہ کی اہمیت" کے عنوان کے تحت آپ کا ارشاد نقل کیا ہے ۔
آپ فرماتے ہیں :
"اللہ کے کسی نام کو بکثرت اور بار بار پڑھنے سے اس اسم سے ایک نسبت پیدا ہوتی ہے اور اس کی تجلی ذاکر کے دل میں ہونے لگتی ہے ۔ قاعدہ یہ ہے کہ ہماری قوتوں میں جو قوت کمزور ہے اس کو ترقی دینے کے لئے ایسے نام کو منتخب کریں جو اس کے مناسب ہے ۔ اسمائے الٰہی میں سے کسی شخص کے لئے کسی اسم کا منتخب کرنا عارف کا کام ہے ۔"
ایسے عارف آپ ہی تھے اور اپنے مریدوں کے ساتھ آپ کا یہی طریقہ تھا ۔ عام...
...حیثیت سے کسی سالکِ راہِ طریقت کے لئے جو اذکار و اوراد لازم ہیں اور بنیادی حیثیت کے حامل ہیں ان کو آپ نے ایک رسالہ موسومہ "مراتبِ صدیقی" میں بیان فرما دیا ہے ، ان کو اپنے مریدوں کے لئے ضروری قرار دیا ہے ۔
اس کے علاوہ دعاؤں میں بطورِ خاص "دلائل الخیرات" ، "حزب البحر" ، "حزب النصر الشاذلی" ، "دعائے حیدری" ، "کبریتِ احمر غوثیہ" ، "اوراد الاسبوع" از حضرت غوثِ اعظم ، "ادعیۂ حصنِ حصین" اور "الحزب الاعظم" پڑھنے کی اجازت و تلقین فرماتے ۔
دیگر اہل حاجت کو کسی اسمِ الٰہی یا آیتِ قرآنیہ کا ورد کرنے اور دعا کرنے کی ہدایت فرماتے ۔ جو لوگ پڑھنے اور صحیح تلفظ ادا کرنے سے معذور ہوتے ان کو تعویذ عطا کرتے ۔
آپ نے فرمایا :
"سنو ! ذکر کیا ہے ؟ یاد رکھنا اور بھول نہ جانا ۔ خواہ وہ زبانی ہو یا قلبی ، سانس روک کر کیا جائے یا نہ روک کر ۔ ذکر کا مقصد یادِ الٰہی ہے ۔ مگر ہر ذکر ایک جدا ہی اثر رکھتا ہے ۔ افضل ترین ذکر لا إله إلا الله یعنی کلمۂ طیبہ کا ذکر ہے ، جو خطرات اور وسوسوں کو دور کرنے میں زبردست اثر رکھتا ہے ...."
(مرآۃ التوحید)
اسی طرح آپ نے چند غیر معمولی اثر رکھنے والے اذکار کا تذکرہ فرمایا ہے جن میں حسبِ ذیل شامل ہیں ، لیکن یہ ضروری ہے کہ کسی صاحبِ اجازت کی ہدایت پر عمل کریں ، من مانی نہ کریں :
• اسمائے الٰہیہ کی زکوٰۃ ۔ توجہات کے ساتھ
• سورۂ فاتحہ ۔ نمازِ فجر کی سنت اور فرض کے درمیان
• سورۂ اخلاص ۔ ایک ہزار بار پڑھنا
• سورۂ یٰسٓ ۔ "مبین" کی تکرار کے ساتھ ساتوں مرتبہ ۔
• شبِ دوشنبہ و شبِ جمعہ وتر سے قبل اول و آخر درود شریف (۱۱ بار) پڑھ کر رَبِّ إِنِّي مَغْلُوبٌ فَانْتَصِرْ اپنے نام کے اعداد کے برابر پڑھنا ۔
• اگر اعتکاف بیٹھ کر، روزہ رکھ کر، ترکِ حیوانات کر کے اور صومِ مریم (یعنی خاموشی سادھ لینے کا روزہ) رکھ کر ذکر میں مشغول ہو جائیں تو پھر بے حد و حساب اثر مرتب ہوتا ہے ۔
(مرآۃ التوحید)
.... تم جب تک اپنی عادتوں کو نہ بدلو گے خدا بھی اپنی عادتوں کو نہ بدلے گا اور تم سے خوارقِ عادت اور بھی ظہور پذیر نہ ہوں گے ...."
(مرآۃ التوحید)
آپ کے پاس ذکر و اذکار کے ساتھ ساتھ شرعی علوم کی بہت اہمیت تھی ۔ اپنے شاگرد و مرید کو ہمیشہ دین و دنیا میں توازن اور شریعت و طریقت میں اعتدال قائم رکھواتے تھے ۔
علومِ شرعیہ میں آپ اپنی لکھی ہوئی "تفسیرِ صدیقی" اور "الدین" کے علاوہ تصوف و معرفت کی تعلیم بھی دیتے ۔ آپ کی تصانیف میں سے "حکمتِ اسلامیہ" ، "مرآۃ الحقائق" (فصوص الحکم تصنیف شیخِ اکبر محی الدین ابن عربی کا ترجمہ جو آپ نے تشریحات و توضیحات کے ساتھ کیا ہے)، نیز آپ کا فارسی رسالہ "التوحید" بھی داخلِ درس ہوا کرتا ۔
ان کے علاوہ آپ نے مختلف اوقات میں لوائحِ جامی ، کشکولِ کلیمی ، امام غزالی کی کتابیں ، اور شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کی ہمعات ، لمعات ، حجۃ اللہ البالغہ پڑھائیں یا مطالعہ کی طرف توجہ دلائی ۔
اجتماعی درس روزانہ بعد نمازِ فجر ہوا کرتا تھا ۔ ہفتہ میں ایک بار درسِ قرآن بروزِ اتوار ہوتا تھا جس میں لوگ عمومی طور پر شامل ہوتے ۔ زنانہ درس بروزِ شنبہ دوپہر منعقد ہوتا ۔ دوسری محفلیں مختلف اوقات میں منعقد ہوتیں جن میں :
• محفلِ سماع ماہانہ گیارہ تاریخ کو ، قصیدہ بردہ و مولودِ برزنجی شریف بارہ تاریخ کو ہوا کرتیں ۔
• سالانہ ایک بار زیارتِ آثارِ مبارک حضور صلی اللہ علیہ وسلم و آثارِ مبارک سیدنا امام حسین رض و آثارِ مبارک حضرت غوث الاعظم رح بماہِ ربیع الاول ، محرم و ربیع الثانی کی محفلیں منعقد ہوا کرتیں جن میں خاص و عام شریک ہوتے اور فیض پاتے ۔
حضرت کی والدہ محترمہ رجب کی ستائیسویں تاریخ کو جو آپ کی پیدائش کی تاریخ ہے حضرت امام جعفر صادق کی فاتحہ کا اہتمام کرتیں اور حضرت کی سالگرہ اور حضرت امام کی فاتحہ کی ملی جلی سالانہ تقریب منعقد کرتی تھیں ۔ والدہ کے وصال کے بعد حضرت خود فاتحہ کا تا عمر اہتمام فرماتے رہے ۔ اعزہ و احباب ، محبین و معتقدین ہر سال زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کرتے ، ہر شخص گل پوشی کی سعادت بھی حاصل کرتا اور اس طرح سب مل کر جشنِ سالگرہ مناتے ۔
ڈاکٹر زور لکھتے ہیں :
"ان کی زندگی کا ایک ایک لمحہ مصروف تھا ۔ صبح سے شام تک مختلف مدارج کے اصحاب اور جماعتیں تفسیر، حدیث، فقہ اور تصوف کے درس حاصل کرتیں ۔ اور خاص خاص اوقات پر محفلِ سماع بھی منعقد ہوتی رہتی تھی ۔ میں کسی جماعت میں کبھی شریک نہ ہو سکا مگر مختلف اوقات میں جب بھی شرفِ نیاز کے لئے حاضر ہوتا تو بڑی توجہ اور شفقت و محبت سے پیش آتے تھے ...."
"...سے پیش آتے تھے ۔ سالگرہ کے موقع پر چند سالوں سے میں التزام کے ساتھ شریک رہتا تھا ۔ اس دھوم دھام اور تزک و احتشام کی تقریب شاید ہی بڑے بڑے بادشاہوں کو نصیب ہوئی ہو ۔ مولانا کے جملہ مرید اور معتقد پھولوں کے ہار پیش کرتے اور ان کا ایک انبار جمع ہو جاتا تھا اور مولانا اپنے خاص خاص احباب اور معتقدین کو اپنے دستِ مبارک سے یہ ہار تقسیم فرماتے تھے (گلے میں ڈالتے تھے) ۔ یہ اعزاز مجھے اور سید تقی الدین کو بھی بارہا حاصل ہو چکا ہے ۔"
ڈاکٹر سید محی الدین قادری زور
صدر شعبۂ اردو - عثمانیہ یونیورسٹی
آخری دور میں جو حضرات پابندی کے ساتھ حضرت قبلہ کے درس میں شریک ہوتے تھے ان کی آپ بڑی قدر اور ان سے محبت کرتے تھے ۔ کبھی انہیں میرا "اسپیشل بیچ" اور "ممتاز گروپ" کے نام سے پکارا ۔ ایک اور نام سے ان خاص شاگردوں کو پکارتے تھے کہ یہ تو میرے "ستہٴ ضروریہ" ہیں (چھ ضروری حاضر ہونے والے ہیں) ۔ یہ خوش نصیب چھ حضرات ہیں : حضرت عبد الرحیم صاحب حیرت (حضرت کے صاحبزادے اور جانشینِ اول)، جناب کرنل حبیب علی صاحب، جناب حبیب محمد صاحب صوبہ دار، ڈاکٹر عبد الحفیظ قتیل پروفیسر جامعہ عثمانیہ، جناب نصر اللہ صاحب قدیری پروفیسر نظام کالج اور جناب ثناء اللہ خاں صاحب ڈائرکٹر فزیکل ایجوکیشن نظام کالج ۔ ایک اور روایت کی بنا پر ڈاکٹر ضیاء الحق بھی یہ پابندی حاضر ہونے والوں میں تھے ۔
ایک وظیفہ یاب منصف (جو اپنی دانست میں خود کو بھی عالم سمجھتے تھے) حضرت قبلہ کے درس میں شریک رہتے تھے ۔ ایک بار اس طرح عرض کیا کہ : "حضرت ! چونکہ آپ کا درس ہے ہم حاضر ہوتے ہیں ورنہ یہ عمر ہماری پڑھنے کی نہیں" !
حضرت نے برجستہ جواب دیا : "جہالت ہے تو عمر کا کیا سوال .... " !
حضرت کی تربیت میں ریاضت کے ساتھ ساتھ حصولِ علمِ صحیح کی بڑی اہمیت تھی جو طریقۂ قادریہ قدیریہ کی خصوصیات میں سے ہے ۔
اصولِ تجوید کا سیکھنا اور قرآن کو صحیح تلفظ سے ادا کرنا یعنی جس طرح قرآن نازل ہوا اور سرکار نے اپنے صحابہ کو سکھایا اسی طرح سے ہمارا بھی پڑھنا حضرت بحر العلوم کے پاس بہت ضروری تھا ۔ چنانچہ آپ سیدنا حفص عن عاصم کوفی کی روایت سے اپنے شاگردوں کو تجوید کی تعلیم دیتے تھے ۔ ماہِ رمضان میں عصر سے مغرب تک قرآن کی قرات و سماعت کا حلقہ ہوتا ۔ جو شاگرد تجوید میں درست اور قراءت کے کامل دور میں حاضر رہ چکے ہوتے ان کو روایتِ قرآن کی سند عطا کرتے ۔ آپ کا یہ معمول کوئی ستر سال بلکہ اس سے بھی زیادہ جاری رہا .... اور آپ کی علمی جہتوں میں سے اس ایک جہت میں بھی شاگردوں کی ایک بڑی جماعت تیار ہوئی ۔ آپ کے ہم عصر علماء میں سے جو حضرات اس فنِ شریف سے نا آشنا تھے مگر کسی قاری کی شاگردی اختیار کرنے میں پس و پیش رکھتے تھے انہوں نے بھی آپ کی ذات کو غنیمت جان کر آپ کے ذریعہ اپنی اس کمزوری کو دور کیا ۔
حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقی کو صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی ، سنن ابو داؤد ، ابن ماجہ ، نسائی اور موطا کی روایت مولانا الٰہی بخش سے بروایت شیخ محمد اسحاق ، شاہ عبد العزیز دہلوی اور شاہ ولی اللہ دہلوی سے اصحابِ صحاح تک حاصل تھی ۔...
آپ نے کئی طلباء کو حدیث کی روایت کی سند عطا فرمائی ۔ اب یہ سعادت خصوصی طور سے حضرت ابو تراب علی صاحب صدیقی مدظلہ (حضرت کے تیسرے صاحبزادے اور موجودہ جانشین) بڑی لگن اور جانفشانی سے گذشتہ ۲۶ سال سے ادا کر رہے ہیں ۔ اللہ اس خدمت کو قبول کرے ۔ آمین ۔
حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقی نے اپنے پیر و مرشد کے بارے میں لکھا ہے :
"حضرت سے اشراف علی الخواطر اور خوارقِ عادات اس کثرت سے ہوتے تھے کہ کسی واقعہ کو دیکھ کر کسی قسم کا تعجب تک ہم کو نہیں ہوتا تھا یعنی خرقِ عادت ہمارے پاس عادت معلوم ہوتا تھا ...."
ہزاروں آدمی اس بات کے گواہ ہیں کہ خوارقِ عادات کے سلسلہ میں حضرت عبد القدیر صدیقی اپنے پیر و مرشد کے وارثِ حال تھے ۔
حضرت کی قیام گاہ "مدینہ منزل" اللہ کے فقیر کا ایک آستانہ تھا ، جہاں روزانہ صبح سے شام تک سینکڑوں افراد اپنی اپنی حاجت روائی کے لئے آیا کرتے تھے ۔ آپ ہیں کہ ہر وقت ہر شخص کے لئے اپنے دل کا دروازہ کھلا رکھے بیٹھے ہیں ۔ کوئی دعا کا طالب ہے تو کوئی پند و نصیحت کا امیدوار، کوئی کسی علمی مسئلہ کا تشفی بخش حل چاہتا ہے تو کوئی آسیب زدہ کے علاج کے لئے کہہ رہا ہے ۔ غرض ہر قسم کے لوگ ہر قسم کی ضروریات کی تکمیل کے لئے آپ کے آستانہ پر حاضر ہوتے اور...
...آپ اپنی طبیعی مسکراہٹ اور ہمدردانہ طبیعت، محبت و شفقت کے ساتھ ہر ایک کی بات سنتے اور اس کو جوابِ باصوابِ شافی سے مطمئن فرماتے ۔
سید محمد صاحب ریڈر اردو جامعہ عثمانیہ
رسالۃ القدیر
ذیل میں چند واقعات درج کئے جاتے ہیں جن سے حضرت کی مقبولیت ، مرجعِ عام و خاص، ایک کامل استاد و مرشد ہونے پر روشنی پڑتی ہے ۔ ہر ملنے والا حضرت سے کچھ ایسے حالات کا تذکرہ کر سکتا تھا جو کہ آپ کے اللہ کے مقرب ہونے کی دلالت کرتا ۔ آپ کا فیض عام تھا ۔ آپ کی دعا مقبولِ بارگاہِ الٰہی تھی ۔ آپ سے اگر کوئی خلوص سے ایک بار بھی رجوع کرتا تو ہمیشہ آپ کا گرویدہ رہتا ۔ نہ صرف خود متاثر ہوتا بلکہ آہستہ آہستہ اس کے تمام افرادِ خاندان آپ سے فیضِ صحبت حاصل کرتے اور فلاح پاتے ۔
۱- مولانا مناظر احسن گیلانی نے خود مجھ سے ارشاد فرمایا تھا کہ ہمارے حضرت حیدر آباد کے سب سے بڑے صوفی اور ربطِ خاص رکھنے والے بزرگ ہیں ۔ انہوں نے ارشاد فرمایا تھا کہ حضرت قبلہ جس زمانہ میں صدرِ شعبہ تھے ایک مولانا صاحب پر کچھ دماغی دورے کالج میں پڑنے لگے ۔ قریب تھا کہ ان کی نیک نامی متاثر ہو جاتی اور شاید نوکری پر بھی اثر پڑ جاتا ۔ اتنے میں حضرت مولانا مناظر احسن صاحب ہمارے حضرت قبلہ سے طالبِ دعا ہوئے اور ان مولانا صاحب کو حضرت قبلہ کی خدمت میں پیش کر دیا ۔ حضرت کی دعا کی برکت سے اسی وقت انہیں کامیابی ہوئی اور وہ صاحب جو بہکی بہکی باتیں کر رہے تھے اچھے خاصے ہو گئے ، اپنی کلاس میں گئے اور ٹھیک ٹھیک درس دے کر لوٹے ، اس طرح ایک بڑی جماعت میں...
...ان کی بے عزتی ہوتے ہوتے بچ گئی ۔ مولانا مناظر احسن گیلانی نے فرمایا : "بھئی ! زمانے میں حیدر آباد ہی میں نہیں بلکہ دور دور ایسا آدمی جس سے راز و نیاز کی بات معلوم ہو سکے حضرت قبلہ کے سوا کوئی اور نظر نہیں آتا ۔"
رسالۃ القدیر - مضمون پروفیسر حامد صدیقی
۲- کرنل حبیب علی صاحب مرحوم حضرت قبلہ کے ساتھ ۱۳۴۵ھ میں حج و زیارت اور سفرِ ممالکِ مقدسہ میں شریک رہے ۔ اپنا سفر نامہ بھی ۱۳۸۹ھ میں شائع کیا ۔ حج سے واپسی کے وقت کے بحری سفر کا ایک اہم واقعہ اپنی کتاب میں شامل کیا ہے جس کو انہوں نے حضرت قبلہ ہی کی زبانی سنا تھا ۔
واقعہ ظاہری اور باطنی احوال سے متعلق ہے ۔ اس سے حضرت قبلہ کا مقامِ ولایت ظاہر ہوتا ہے اور بغیر حکم کے تصرف نہ کرنے کا بھی سبق ملتا ہے ۔ ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ کے پاس ایک فقیرِ کامل کے پاس و لحاظ کا اندازہ ہوتا ہے بمصداق اس حدیث کے :
۱۹ ذیحجہ روزِ یکشنبہ (۱۳۴۵ھ) یہ جہاز جدہ سے روانہ ہو کر چوتھے روز عدن پہنچا ۔ جہاز میں میٹھے پانی کی تقسیم کا وقت مقرر تھا ۔ لوگ پانی حاصل کرنے کے لئے ایک پر ایک گر رہے تھے ، ٹوٹ...
...پڑ رہے تھے ۔ اس حالت کو دیکھ کر کپتان نے کہا : "پرسوں پانی لینے پر اتنا ہجوم نہ ہوگا ، سب ورق ورق کرتے ہوئے اپنے اپنے بستروں پر پڑے رہیں گے" ۔ برنی صاحب نے پوچھا : "ایسا کیوں ہوگا ؟" اس نے کہا کہ : "پرسوں جہاز سقوطرے کے دریا میں آئے گا جہاں طوفانی ہوائیں (مانسون ہوائیں) چلتی ہیں ، سمندر میں تلاطم برپا رہے گا" ۔ یہ سنتے ہی برنی صاحب نے پریشان ہو کر حضرت قبلہ سے عرض کیا ۔ حضرت قبلہ کے منہ سے بے ساختہ یہ نکل جاتا ہے :
"کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ ہوگا ۔ اب خدائے تعالیٰ چاہے اس کو جھوٹا کرے یا مجھ کو !"
۲۴ ذیحجہ روزِ جمعہ یہ جہاز سقوطرے کے دریا میں آ گیا ہے ۔ مانسون کا زمانہ ہے ، طوفانی ہوائیں چل رہی ہیں ، مگر وہ ہوائیں جہاز کی مخالف سمت میں نہیں چل رہی ہیں بلکہ پیچھے سے چل کر جہاز کو ڈھکیل رہی ہیں (تیز رفتار بنا رہی ہیں) ۔ لوگ بھی زیادہ پریشان نہیں ہیں ، کھا رہے ہیں ، پی رہے ہیں ، چل رہے ہیں ، پھر رہے ہیں ۔ لوگ حج کو آتے وقت اسی دریا میں طوفان کی وجہ سے سخت پریشان تھے ، پھر وہ مانسون کا زمانہ بھی نہ تھا ۔ پرسوں کپتان تو بہت ڈرا رہا تھا مگر آج اللہ کا فضل ہے ۔ اس جہاز سے پہلے تین جہاز جدہ سے روانہ ہوئے تھے ، اس کی تیز رفتاری کی وجہ سے اس سے...
...پیچھے ہوئے جا رہے ہیں ۔ اس کو وائرلیس سے ہدایت دی جا رہی ہے کہ "جہاز کی رفتار کو روکو ، کم کرو ، بہت تیز جا رہا ہے" ۔ کپتان کہتا ہے کہ : "میں روکنے کی بہت کوشش کر رہا ہوں مگر وہ رک نہیں رہا ہے !"
حضرت قبلہ خواب میں دیکھتے ہیں :
"ہمارے جہاز میں ایک صاحب زرد رنگ کا کرتہ، ٹوپی پہنے ہوئے آئے ہیں ۔ چہرہ درخشاں ہے اور کہتے ہیں :
'تم میرے علاقہ میں تصرف کر رہے ہو !'
'آپ کون ہیں ؟'
'میں سمندر کا قطب ہوں ، تم مانسون روک رہے ہو ؟'
'میں نے کب روکا ، میرے منہ سے صرف یہ نکلا کہ بفضلِ تعالیٰ کسی پریشانی کا سامنا نہ ہوگا ۔ یہ خدا کا فضل ہے کہ اس نے مجھے سچا کر دیا ۔'
'تمہاری ولایت و تصرف چھین لوں گا !'
'میں نے تصرف ہی کب کیا ہے ؟'
'ابھی شاہِ بغداد سے عرض کرتا ہوں ، وہاں سے تمہارے لئے وارنٹ آتا ہے' ۔ سرکار غوثِ پاک کے پاس میں پہنچتا ہوں ۔ تمام واقعہ عرض کرنے کے بعد ارشاد ہوتا ہے : 'میرے پاس بیٹھو ! وہ تمہاری ولایت کیا چھین سکے گا !' پھر دیکھتا ہوں کہ وہ میرے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ 'تم کو میرے علاقہ میں تصرف کرنے کا کیا حق ہے ؟ تمہاری قطبیت چھین لوں گا' ۔
میں وہاں سے حضرت سیدۃ النساء کی خدمتِ عالیہ میں پہنچتا ہوں...
"...اور اپنا سارا حال عرض کرتا ہوں ۔ حکم ہوتا ہے : 'میرے پاس بیٹھو ، کس کی مقدور ہے جو تمہاری ولایت چھین لے !' مگر ان کو کوئی ڈانٹ نہیں پڑتی ، اور وہ برابر روبرو کھڑے ہیں ، انہیں جملوں کا اعادہ کر رہے ہیں ۔ پھر حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے دربارِ گوہر بار میں پہنچتا ہوں اور اپنا ماجرا عرض کرتا ہوں ۔ حکم ہوتا ہے : 'تم کو ہاتھ پیر نہیں ہیں ؟' یہ سنتے ہی میرے سارے جسم میں ایک برقی رَو دوڑ گئی اور غیر معمولی قوت محسوس ہونے لگی ۔ بجلی کی طرح ان پر گرتا ہوں اور ایک زنجیر ان کے گلے میں ڈال کر انہیں ایک سنگِ مرمر کے تخت کے پائے سے باندھ دیتا ہوں ، عاجز ہو کر پڑے ہوئے ہیں ۔"
"۲۷ ذیحجہ روزِ دوشنبہ کو پھر انہیں زرد پوش صاحب کو دیکھا ۔ ان کی زنجیر کھول دی اور ان سے کہا :
'غریب عاجز بندوں پر حملہ کرنے کا نتیجہ دیکھ لیا ؟ آپ کو سمندر کی حکومت مبارک ! جس جہاز کو چاہیں تباہ کریں ، جس کو چاہیں ڈبو دیں ، ہم کو آپ کے کاموں سے کوئی غرض نہیں ....'"
سفرنامہ مقاماتِ صدق و صفا
حبیب علی قدیری - طباعت ۱۳۸۹ھ
۳- ایک بار دورانِ درس ایک شخص نے انتہائی ہیبت اور پریشانی کے عالم میں آکر اطلاع دی کہ اصغری بیگم نامی ایک چھوٹی بچی مکان کی دوسری منزل سے نیچے گر گئی ۔ اس کی بیوہ ماں سخت پریشان ہے اور آپ کو یاد کر رہی ہے ۔ حضرت قبلہ نے مسکرا کر ارشاد فرمایا :
"بابا .... سبق میں فرق نہ آنے پائے ، اس بچی کو کچھ نہیں ہوا ۔ سلسلۂ سبق جاری رہے ...."
چنانچہ درس جاری رہا ۔ دس منٹ کے بعد بچی لائی گئی اور یقیناً صحیح و سلامت تھی ۔ دیکھ کر حضرت قبلہ نے بھی مسرت کا اظہار فرمایا کہ "الحمد للہ اس کو کچھ نہیں ہوا" ۔
بحوالہ مضمون مولانا سید محمد بادشاہ حسینی
رسالۃ القدیر
۴- ایک دفعہ ایک صاحب میرے (مولانا سید محمد بادشاہ حسینی کے) ساتھ ہو گئے کہ مجھے حضرت سے ملا دیجئے ۔ یہ صاحب حیدر آباد کے ایک معزز گھرانے سے تعلق رکھتے تھے ۔ میں نے ان کو یہاں کے آدابِ فقیرانہ سمجھا دیئے تھے کہ جہاں ارشاد ہو وہیں بیٹھ جائیں ۔ جب یہ حضرت پیش ہوئے تو مسکرا کر فرمایا کہ "تم فلاں کے بیٹے ہو ، کیا غرض لے کر آئے ہو" ۔ انہوں نے ادباً معروضہ پیش کیا تو ارشاد فرمایا کہ "ان شاء اللہ ہو جائے گا" ۔ اسی سال چھ مہینے کے اندر خدمتِ معتمدی پر فائز ہو گئے ....
بروایت مولانا سید محمد بادشاہ حسینی
رسالۃ القدیر
۵- صوبہ دار حبیب محمد صاحب مرحوم کو پولیس ایکشن کے بعد ہائی کورٹ سے سزائے موت سنائی گئی ۔ حضرت قبلہ سے ان کے دیرینہ تعلقات تھے ، حضرت کے مرید اور خلیفہ بھی تھے ۔ صوبہ دار صاحب کی اہلیہ حاضر ہوئیں اور معروضہ کیا ۔ آپ نے اطمینان دلایا کہ "ان شاء اللہ کچھ نہیں ہوگا میرے حبیب کو !" چنانچہ ایسا ہی ہوا ۔ سپریم کورٹ سے مقدمہ خارج ہوا اور صوبہ دار حبیب محمد صاحب بری الذمہ ہوئے ۔
۶- ایک صاحب اپنی اہلیہ کی بیماری کا واقعہ یوں بیان کرتے ہیں :
"ہماری بیوی کو چکر آنے لگے ، پیٹ میں کچھ ابھار بھی معلوم ہوا ، شدید تکلیف تھی ۔ حیدرآباد کے ایک ڈاکٹر پیتھالوجسٹ کو دکھایا گیا ۔ اس نے دواخانہ میں فوراً رجوع کرنے کی رائے دی ۔ ہم دواخانہ پہنچے ۔ اس نے معائنہ کر کے بتایا کہ راج پھوڑا (CARBUNCLE) ہے اور فوراً آپریشن کرنا ضروری ہے ۔ آپریشن کی تیاری ہونے لگی لیکن آپریشن کے ایک دن پہلے ہماری بیوی نے آپریشن کروانے سے انکار کر دیا اور واپس گھر آ گئیں ۔ دوسرے دن حضرت قبلہ کے پاس پہنچیں ، صحت کے لئے معروضہ کیا ۔
'ڈرتے کاہے کو ہو ....' حضرت نے فرمایا 'اچھی ہو جاؤ گی' ۔
ہماری بیوی اڑ گئیں : 'نہیں حضرت ! میں یہ سننے نہیں آئی .... آپ کہیں کہ اب ہی اچھی ہو گئی .... !'
حضرت قبلہ نے پھر فرمایا : 'اچھا باوا ! تم اچھے ہو گئے ... !'
راج پھوڑا آہستہ آہستہ کم (SUBSIDE) ہو گیا ۔"
ایک مرید نے اپنی اہلیہ کو کسی وجہ سے سختی سے کچھ کہہ دیا ۔ وہ حضرت قبلہ کے پاس حاضر ہوئیں ، حالانکہ وہ حضرت کی باقاعدہ مرید تو نہیں تھیں لیکن بڑی عقیدت رکھتی تھیں ۔ حاضر ہو کر اپنی روداد بیان کر دی ۔ جب یہ مرید حضرت قبلہ کے پاس پہنچے تو حضرت نے کچھ اس طرح فرمایا :
"جب تم کو بہت غصہ آ جائے تو (بجائے اپنی بیوی کو سخت سست کہنے کے) مجھے ہی مخاطب کر کے کہہ دو !"
اس وقت حضرت قبلہ کی آنکھوں میں پانی تھا ۔ اس واقعہ کے بعد ان مرید کا رویہ بدل گیا اور تعلقات ہموار ہو گئے ۔
جب کبھی ان کی اہلیہ مدینہ منزل حاضر ہوتیں تو حضرت دریافت فرماتے کہ "فلاں کیسا ہے ، فلاں کیا ہے !" یعنی شوہر کا رویہ دریافت فرماتے اور تسلی بخش جواب پاتے ۔
ایک صاحب نے حزب البحر کی زکوٰۃ دینے کے وقت یہ تہیہ کر لیا کہ اپنے نفس ہی کو قتل کر دیں گے ! جب حضرت سے اپنا ارادہ عرض کیا تو آپ نے فرمایا :
"ہمارے پاس نفس کو مارنا نہیں بلکہ نفس کو ٹرین (Train) کرنا ہے ، اس کی تربیت کرنا ہے ۔ اگر نفس مر جائے تو شاید تم کسی سے ہنس کر بھی بات نہ کر سکو ، اپنے حقوق ادا نہ کر سکو !!"
ایک خاص مرید و خلیفہ نے اپنی ابتدائی حالت (زمانہٴ ارادت) بیان کرتے ہوئے کہا کہ : امتحان لینا ، اعتراض کرنا ، وقت بے وقت سوالات کرنا ہماری طبیعت...
ہی میں تھا۔ جب اسکول میں پڑھتے تھے تو دینیات کے استاد کو خوب ستاتے تھے۔ یہی رویہ ارادت کے چند دن بعد بھی رہا لیکن حضرت قبلہؒ نے بہت صبر کیا اور قدردانی ہی کرتے رہے۔ ایک بار یہہ سونچتے ہوئے مدینہ منزل، ملک پیٹ جا رہے تھے کہ حضرت کی حالت بیماری کی ہے، زبان میں بھی لکنت آگئی ہے، کچھ پڑھاتے بھی نہیں ہیں.... شائد کہ میرا نام بھی یاد ہو کہ نہ ہو۔
آخر موڑ مڑ کر مدینہ منزل داخل ہوئے۔ اندر کمرے میں جب جانے لگے تو دیکھا کہ حضرت قبلہؒ اس وقت کسی اور سے مخاطب و مصروفِ گفتگو تھے۔ جیسے ہی یہہ نئے مرید داخل ہوئے آپ نے پلٹ کر انہیں دیکھا اور فرمایا.... ”ہاں بادا! تمہارا نام..... (فلاں) ہے نا....“ اور پھر مصروفِ گفتگو ہوگئے۔
اب ان نئے مرید صاحب کے پسینے چھوٹ گئے کہ یہہ خطرات کوئی آدھے میل دور سے آرہے تھے۔ اور ایک ہی جملے میں حضرتؒ نے سب خطرات کا رد فرما دیا....
انہی صاحب کا بیان ہے کہ حضرتؒ نے کچھ اوراد پڑھنے کی ہدایت فرمائی۔ دل میں خیال آیا کہ اگر میں جو پڑھ رہا ہوں وہ قابلِ قبول ہے تو حضرتؒ کچھ نہ کچھ عنایت فرمائیں گے۔ اسی خیال میں شاملِ درس ہوئے۔ درس ختم ہوا۔ سب لوگ اجازت لے کر اپنی اپنی راہ لینے لگے۔ حضرتؒ نے اپنے ہاتھ میں ایک گلاب کا کاغذی پھول لیا جو کسی نے بڑی خوبی سے بنایا تھا۔ اس پھول کو اپنے ہاتھ میں گھماتے رہے۔ اور پھر جب ان صاحب کی اجازت لینے کی باری آئی تو یہہ پھول عطا فرمایا۔ یہہ مرید بول اُٹھے کہ میں یہہ سونچ کر آرہا تھا کہ آپ کچھ عطا فرمائیں گے۔ حضرت قبلہؒ نے فرمایا.....
”بادا! ہم کیا کرتے ہیں..... جو حکم ہوا وہی کرتے ہیں....!“
۱۰۔ نیاز محمد حمّال شاہ صاحب، حمّالی کا پیشہ کرتے تھے۔ نیم مجذوب آدمی تھے۔ ”اللہ کے حکم“
کے نام سے بھی مشہور تھے۔ حضرت عبدالقدیرؒ صدیقی کے پاس اکثر آتے۔ قوالی میں خوب وجد کرتے، ناچتے حالانکہ انہیں اس زمانے میں چلنا پھرنا دشوار تھا۔
ایک دفعہ جناب اکبر علی صاحب مدیر اخبار صحیفہ نے حضرت قبلہؒ سے یوں کہا کہ حضرت آپ کی ظاہری علمیت کے تو ہم قائل ہیں، البتہ باطنی حالت کا تو پتہ نہیں۔!
اس کے کچھ دیر بعد ”اللہ کے حکم“ (حضرتؒ کے باطنی اشارہ پر) آگئے۔ ان کے بیان سے معلوم ہوا کہ ریل میں سوار ہو کر کہیں جانے کا ارادہ رکھتے تھے حضرت نے اکبر علی صاحب کو ان سے ملوایا۔ ”اللہ کے حکم“ نے حضرتؒ کی ایما پر اکبر علی صاحب پر باطناً توجہ کی جس کے اثر سے وہ بے ہوش ہو گئے۔ اٹھے تو رنگ الگ تھا۔ ”اللہ کے حکم“ کے مرید ہوئے۔
یہہ بات قابلِ ذکر ہے کہ اکبر علی صاحب ایک روزنامہ کے مدیر تھے، علمی آدمی تھے اس کے برخلاف حمّال شاہ ”اللہ کے حکم“ ایک اُمّی تھے...!
اللہ والوں کا ظاہر تو ظاہر ہے۔ باطن کی قوت اس کے مقرب ہی جانیں!
آپ کے پاس غیر مسلم بھی اکثر آتے تھے، اپنی حاجت روائی کے لئے:
چند واقعات باختصار درج ہیں تفصیل مضامین القدیر میں شائع ہو چکی ہے
۱۱۔ ایک آسیب زدہ برہمن عورت اپنے شوہر کے ساتھ لائی گئی جو ہر طرح سے بالکل مایوس ہو چکی تھی۔ حضرت نے اس سے ارشاد جو فرمایا اس نے تعمیل میں اسکی تعمیل کی۔ حالت درست ہوگئی اور خوش خوش واپس ہوئی۔
۱۲۔ ایک پارسی صاحب نے پہلی ہی ملاقات میں ایسا اثر لیا کہ آپ کے دستِ حق پرست پر مشرف بہ اسلام ہوئے۔ چند اور ملاقاتوں کے بعد ان کا تمام خاندان
مسلمان ہوا نام غلام محمد (کیقباد) رکھا۔ غلام محمد صاحب کا تعزیتی خط ”القدیر“ میں شائع ہوا تھا جو درج کیا جا چکا ہے۔
۱۳۔ ایک کرسچین سیاح امریکہ سے سیاحت کرتا ہوا حیدرآباد پہنچا، اس کے میزبان (سید احمد صاحب ناظم آثارِ قدیمہ) نے اسے حضرت سے ملایا، حضرت اردو میں بات کرتے جاتے اور وہ بغیر ترجمانی کے سمجھتا جاتا تھا۔ بہت متاثر ہو کر واپس ہوا۔ بعد میں وہ مسلمان ہوا۔
۱۴۔ ایک ہندو سرجن نے آپ کا آپریشن کیا آپ نے بے ہوشی کی دوا نہیں لی۔ آپریشن کے بعد سرجن اس قدر متاثر ہوا اور کہنے لگا ”ہم نے گُرُوؤں کی باتیں سنیں تھیں مگر آج دیکھ لیا۔“
۱۵۔ کئی ہندو عورتیں اکثر دعا کے لئے، دم کئے ہوئے پانی کے لئے یا کسی اور غرض کیلئے آتیں اور اپنی مشکل سے نجات پاتیں
• دورانِ حج جب مدینہ طیبہ حاضر ہوئے تو خاص ربط و کیفیت رہی خصوصاً حضرت امام حسنؓ سے۔ آپ جنت البقیع کے چبوترۂ اہلِ بیت پر بیٹھ کر خوب وظائف و دعائیں پڑھتے۔
• مدینہ شریف میں اس وقت ایک اہلِ دل مولوی ضیاء الدین صاحب رہتے تھے جو حضرت قبلہ کی بہت قدر کرتے تھے۔ ایک بار انہوں نے خواب میں یوں دیکھا کہ حضرت عبدالقدیر صدیقیؒ باب السلام کے پاس کھڑے ہیں۔ اور حضرت
سیدنا ابوبکر صدیقؓ آپ کا ہاتھ پکڑ کر دربارِ اقدس میں لے جاتے ہیں اور عرض کرتے ہیں:
يَا رَسُولَ اللهِ هذَا ابْنِيْ - يا رسول اللہ یہ میرا بیٹا ہے
حضرت سر جھکا دیتے ہیں اور سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم اپنا دستِ مبارک آپ کی پشت پر رکھ دیتے ہیں۔
مولوی ضیاء الدین صاحب اب تو اور بھی قدردان ہو گئے کہ حضرتؒ کی وجہ سے زیارتِ رسولؐ اور زیارتِ صدیقِ اکبرؓ نصیب ہوئی۔
حضرت قبلہؒ نے فرمایا میری ایک لڑکی بسترِ مرگ پر تھی۔ دعاؤں کی کتاب لے کر بیٹھ گیا... ایک شکل نمودار ہوئی اور مجھ سے پوچھنے لگی :
”کیا تم یہہ چاہتے ہو کہ یہہ لڑکی نہ مرے؟“
یعنی مشیّتِ ایزدی میں تو موت لکھی ہوئی ہے، کیا اس کے خلاف چاہو گے!
کتاب فوراً بند کردی۔
یہہ وقت تو ”جی حضور“ کہنے کا تھا۔ جو کچھ ہو آمنا و صدّقنا۔ دعا کریں بھی تو مرضیِ مولا کو دیکھ کر کریں۔ جب مرضی معلوم ہو جائے تو اس سے ہٹ کر دعا کرنا بھی اولیائے اللہ کے لئے ناقابلِ قبول....!
بروایت ثناء اللہ خان صاحب تقدیری
ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ حضرت محبوب علی اورنگ آبادیؒ بلده حیدرآباد تشریف لائے اور حضرت قبلہؒ کے خلیفہ برادر محترم کرنل سید حبیب علی قادری کے گھر مقیم ہوئے۔ یہہ بزرگ مجذوب سالک تھے۔ حضرت قبلہؒ سے پہلے کبھی ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ حضرتؒ کو علم ہوا تو ملاقات کے لئے تشریف لے گئے، حضرت محبوب علی حالتِ استغراق میں بیٹھے تھے۔ حضرت قبلہؒ جیسے ہی وہاں گئے انہوں نے آنکھیں کھول دیں
اور حضرتؒ کی طرف مخاطب ہوئے اور دکنی لہجے میں دریافت کیا:
”آپ کون ہیں؟“ حضرت قبلہؒ نے فرمایا، ”میں قادری ہوں“
انہوں نے پوچھا:
”کیا تم نے قادر کا ہاتھ مضبوط پکڑ لیا ہے؟“
حضرتؒ نے فرمایا:
”میری کیا مجال جو اس کا ہاتھ پکڑ سکوں۔ اسی نے اپنے فضل سے مجھے مضبوطی سے تھام رکھا ہے۔“
پھر پوچھا۔ ”تم کیا کرتے ہو ۔؟“
حضرت نے فرمایا: ”میں اللہ میاں کی واہ واہ کرتا ہوں۔“
یہہ سن کر کہنے لگے ”دیکھو بڑی بڑی باتیں کر رہے ہو۔“
حضرتؒ نے فرمایا۔ ”تین محبوب بیویاں گئیں، کتنے ہی پیارے بچے اللہ نے لے لئے، ابھی تک تو اس کی ہر ادا کی واہ واہ ہی کرتا رہا ہوں اور انشاء اللہ تعالیٰ آئیندہ بھی کرتا رہوں گا۔“
انہوں نے کہا۔ ”اُس نے جو شیطان بنایا ہے آپ اس کی بھی واہ واہ کرتے ہیں؟“
آپؒ نے فرمایا: ”ہاں میں اس کے کام کی بھی واہ واہ کرتا ہوں۔ اگر گھر میں بیت الخلاء نہ ہو تو سارا گھر گندہ ہو جائے۔ شیطان نے لعنت کا طوق اٹھا رکھا ہے۔ لہذا دوسرے بچ گئے...“
اس عرصے میں جناب کرنل حبیب علی نے کہا۔ ”یہہ میرے پیر و مرشد اور جامعہ عثمانیہ کے سابق پروفیسر ہیں۔“
کہنے لگے۔ ”پروفیسر نہیں جی، یہہ فقیر ہے فقیر“ اور پھر حضرتؒ سے مخاطب ہو کر کہنے لگے ۔
”آج سے تمہاری ہماری دوستی“ الحمد لله کہ یہہ دوستی آخر تک باقی رہی۔“
ابو ہادی علی رضا صدیقی
”یادِ حسرت آیات“
بحرالعلوم حضرت عبدالقدیر صدیقیؒ کے وصال کے موقع پر مولینا سید محمد صدیق صاحب رمزؔ محمودی نے ایک مختصر لیکن جامع مضمون بعنوان ”آہ عالم درویش صفت ہائے فقیر غنا بخش“ لکھا جو رسالہ ”القدیر“ میں شایع ہوا۔ آپؒ کی ہمہ جہتی ، باکمال ہستی کے گزر جانے اور ان سے پوری طور پر استفادہ نہ کر سکنے پر اظہارِ افسوس و محرومیت کیا:
”قدرِ نعمت بعد از زوال“
آپؒ کی علمی خدمات اور تصانیف کا جائزہ لینے کے بعد آپؒ کے باطنی علوم و فیوض کا ذکر جگہ جگہ اقبالؒ کے اشعار کی مدد سے کیا ہے۔ کچھ حصہ پیش ہے:
”حضرت علامہ علیہ الرحمہ جتنے علمِ ظاہر میں ممتاز تھے شاید اس سے کہیں زیادہ علمِ باطن سے سرفراز تھے۔ کہنے والے نے کتنا سچ کہا ہے ؎
”دیکھنے والوں نے اکثر دیکھا ہے کہ حضرت رحمتہ اللہ علیہ پر کیا کیف طاری رہتا تھا اور جوش و جذب کی حالت میں کیا عالم طاری ہو جایا کرتا تھا۔ مجھے اس مقام پر آپ کی کرامات کا گنانا مقصود نہیں کہ ایسی چیزیں آپ کے لئے کچھ مایۂ افتخار بھی نہیں تھیں۔ ایسی حالت میں بہت سے امور خارقِ عادات عارف کی انگلیوں سے جھڑتے رہتے ہیں اور اسے اس کی خبر بھی نہیں ہوتی۔ خارقِ عادات تو کچھ پست درجہ کے لوگوں کے مطلوب ہوتے ہیں۔ مقامِ عبدیت میں تو ایسے حالات سے عارف تبرّا ہی کئے جاتا ہے“ ؎
”اقبال جس فقیری کو امیری کہہ رہے ہیں اللہ ہی جانتا ہے کہ کتنوں نے حضرت علیہ الرحمہ کی نظرِ فیض اثر سے پالی اور کتنے ہوائے نفس کے مارے ہوئے یہاں آکر بے تیغ و سناں مردِ غازی بنے! اور کتنے انقلابِ دہر کے ستائے ہوئے اللہ کی شانِ بے نیازی کا مظہر بن سکے اور کتنے اہلِ ہمت اس فقرِ حجازی میں حصہ پا سکتے تھے (اور پایا)۔“
اقتباس از مضمون مولینا سید محمد صدیق صاحب رمزؔ محمودی
تفسیر صدیقی کا کام تقریباً مکمل ہو رہا تھا کہ آپؒ اچانک کچھ بیمار ہو گئے۔ اس حالت میں آپ نے مکاشفے میں حضرت خواجہ اجمیریؒ کو دیکھا کہ آپ فرما رہے ہیں:
”اُٹھو خادمِ قرآن، اٹھو“۔ آپ نے خیال کیا کہ حضرت خواجہ اجمیریؒ عالمِ آخرت میں چلنے کو کہہ رہے ہیں۔ آپ نے عرض کیا:
”حاضر! میں چلنے کو تیار ہوں۔“ حضرت خواجہ اجمیریؒ نے اس کے جواب میں فرمایا:
”ابھی چلنے کا وقت کہاں، ابھی تو تمہاری ٹمکی بجنی ہے ٹمکی“ اور یوں خواجہ اجمیریؒ نے جہاں خدمتِ قرآن کی باطنی قبولیت کی توثیق فرمائی وہیں جو شہرت آگے ہونیوالی تھی اس کی بھی بشارت دی۔ اس واقعہ کے بعد حضرتؒ تیزی سے روبصحت ہو گئے اور اپنے آپ کو حسبِ خطابِ خواجہ اعظمؒ ”خادمِ قرآن“ لکھنا شروع کیا۔ اسی طرح خواجہ اعظمؒ کی اس بشارت کے مطابق لوگوں میں آپؒ سے عقیدت و محبت کی وہ لہر اٹھی کہ آپ کی علمی شہرت پسِ منظر میں چلی گئی۔ سبھی لوگ خواہ وہ پہلے ہم چشمی اور دوستی کا ادعا کیوں نہ رکھتے ہوں ۔ حضرت کے عقیدت مند بن گئے۔ پہلے حضرتؒ کی علمی شہرت غالب تھی تو اب فقیری نے اپنا سکہ جمانا شروع کیا۔ پہلے اگر فیضانِ علمی غالب تھا تو اب علم کے ساتھ ساتھ روحانی کمالات کی شہرت نے خلقِ خدا کو آپؒ کی طرف ایسے رجوع کر دیا کہ اس کی نظیر دکن کی تاریخ میں حضرت خواجہ محمد الحسینی گیسو درازؒ
کے بعد اور کسی عالی شخصیت کے حالات میں نہیں ملتی۔“
عبدالاحد صدیقی قدیری
”حضرت صدیقی علیہ الرحمتہ برسوں بیمار رہے۔ ہم نے دیکھا کہ آج سے ۲۵۔۳۰ سال قبل یونیورسٹی کالج تشریف لاتے ۔ ۱۰۴، ۱۰۵ درجہ کا بخار ہوتا لیکن درس و تعلیم کا سلسلہ قائم رہتا اور تشنگانِ علم و عرفان کی پیاس کو بجھایا جاتا اور جب پروفیسر الیاس برنی علیہ الرحمہ پوچھتے کہ حضرت کا مزاج شریف تو ارشاد فرماتے الحمد للہ۔
ہم نے کبھی مجال ہے لفظِ شکوہ نہیں سنا بلکہ بیماری پر صبر اور ہر حال شکر ادا فرماتے۔ برسوں بستر پر پڑے رہے اور سخت بیمار رہے، پھوڑوں پھنسیوں میں مبتلا رہے لیکن وہی تبسم قائم وہی ضبطِ نفس و صبرِ جمیل برقرار اور وہی اندازِ شکرانہ ظاہر اور مزاج پرسی پر وہی کلمۂ حق جاری رہا کہ الحمد للہ فرماتے۔
صوفیہ نے یہی علاماتِ ولایتِ خاصہ لکھے ہیں تو ہماری کیا مجال کہ ہم آپ کو اس سے کم درجہ پر سمجھیں....“
سید شاہ لیاقت حسین قادری
ریڈر عربی
معیتِ رسولؐ : ”چند سال پیشتر کی بات ہے کہ ایک مرتبہ
نور العلیٰ صاحب منصف نے جو حضرت قبلہ مدظلہ کو بہت دوست رکھتے تھے اور حضرت کی بھی ان پر بڑی عنایت ہے، حضرت سے سوال کیا:
”آپ کو سرکارِ دو عالم نظر آتے ہیں؟“
حضرت نے فرمایا ”اب بھی نظر آرہے ہیں“
انہوں نے دوبارہ سوال کیا:
”سرکار کہاں ہیں؟“
حضرت نے جواب دیا ”باوا! میرے سرکارؐ، حضرت علیؓ، غوثِ پاکؒ اور ہمارے حضرت دواماً میرے ساتھ رہتے ہیں۔“
نور العلیٰ صاحب نے عرض کیا
”اب ہیں آپ کے پاس اور نظر آرہے ہیں؟“
حضرت نے جواب دیا ”ہاں! ہاں! اس وقت بھی میرے پاس ہیں اور نظر آرہے ہیں۔“
انہوں نے دوبارہ جراءت کی اور عرض کیا۔
”کس طرح نظر آرہے ہیں؟“
حضرت نے مسکراتے ہوئے جواب دیا
”جس طرح تم سب نظر آرہے ہو.....!“
اقتباس از مضمون انوار الدین صاحب صدیقی
القدیر رجب ۱۳۷۶ھ
”بحرالعلوم حضرت مولانا محمد عبدالقدیر صاحب حسرتؔ سابق صدر شعبۂ دینیات جامعہ عثمانیہ، ناظم و معزز رکن مجلس انتظامی جامعہ نظامیہ رحمتہ اللہ تعالیٰ و رحمتہ واسعہ حیدرآباد دکن کی ان مایۂ ناز مبارک و مسعود علمائے ربانیین اور مشائخِ کاملین ہستیوں سے تھے جن پر زمانہ بجا طور پر فخر کر سکتا ہے اور جن کی علمی اور عرفانی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کر سکتا، جن کو دیکھ کر سلفِ صالحین کی یاد تازہ ہو جاتی تھی اور جن کی ہر ادا سے صدیقین کی شان نمایاں تھی.....
مولینا مفتی محمد رحیم الدین صاحب
شیخ الجامعہ نظامیہ ، مضمون القدیر ۱۳۸۱ھ“
”ہزاروں گواہی دیں گے کہ آپ کی صورت دیکھنے سے اللہ یاد آتا تھا۔ آپ کا قال بھی اللہ تھا آپ کا حال بھی اللہ ہی اللہ تھا....“
”دوامِ حضورِ رب العزت کے شرف سے ممتاز تھے جو صوفیِ کامل اور فقیر کا منتہائے سلوک ہے۔ پھر خود نہ صرف اس درجہ پر فائز تھے بلکہ سینکڑوں آپ کے حلقہ بگوش آپ کی صحبت سے فیض یاب اور اس سلوک کے پابند ہیں....“
”حضرت کو مرتبۂ قربِ فرائض حاصل تھا اور (وہ) ولایتِ خاصہ کے درجہ پر فائزِ مرام تھے....“
”.... اہلِ نظر حضرت صدیقی رحمتہ اللہ علیہ کی مرکزیت سے بخوبی واقف ہیں کہ بندگانِ خدا اپنی گوناگوں حاجت روائی کے لئے اس مرکزِ فیض کی طرف کس طرح رجوع ہوتے تھے اور ان مقبول اہلِ اللہ کی صحبت کے اثر سے اللہ کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرتے تھے...“
”.... یہہ ایسے بزرگ ہیں جن کو نفسِ مطمئنہ و ملہمہ حاصل تھا اور یہہ راضِيَةً مَرْضِيَّةً کے درجہ پر فائز تھے۔ منتہائے عبدیت ان کا کمال تھا اهل المغفرة واهل الجنة ان کا امتیاز تھا۔ خوش قسمت ہیں وہ جنہوں نے نہ صرف اہلِ جنّت کو دیکھا بلکہ مصاحبِ رسول اللہ کو دیکھا اور اہلِ اللہ کو دیکھا...!“
”یہہ مقام مرتبۂ صدق و صفا ہے۔ شانِ صدیقیت خاص ہے۔ حضرت کا درجہ اگر خدا چاہے یقیناً ہے.....“
سید لیاقت حسین قادری ایم اے
ریڈر عربی جامعہ عثمانیہ ۔ مضمون ۱۳۸۱ھ
• ذاتی حالات
- اولاد
- رہایش
- سفرِ حج
- سراپا
- حلیہ
- لباس
• جامع شخصیت
- بنوٹ کی تعلیم
- اخلاص مندی کی قدردانی
- بادشاہِ وقت سے روابط
- قومی اتحاد کی کوشش
• آخری ایام، وصال
- ایک آخری ملاقات
- آخری سلام
- آخری لمحات
- جلوسِ جنازہ، تدفین
- سنہ وفات
صدیق گلشن : حضرت بحرالعلوم عبدالقدیر صدیقیؒ کی آخری آرام گاہ
آپ کی شادی پندرہ سال کی عمر میں (بعض روایات کے مطابق سولہ سال کی عمر میں) آپ کی چچازاد بہن بادشاہ بیگم صاحبہ سے ہوئی تھی۔ آپ کے بطن سے چھ صاحبزادے اور آٹھ صاحبزادیاں ہوئیں اور آپ کا ۱۳۲۹ھ / ۱۹۱۱ء میں انتقال ہوا۔ ان کے انتقال کے بعد آپ نے یکے بعد دیگرے تین شادیاں کیں۔ آخری محل حضرت رابعہ مدنی صاحبہ تھیں جن سے چھ صاحبزادے اور سات صاحبزادیاں ہوئیں۔ اور آپ کا وصال حضرتؒ کے انتقال کے کوئی چار سال بعد ہوا۔
حضرتؒ کے جملہ پندرہ (۱۵) صاحبزادے اور پندرہ (۱۵) صاحبزادیاں ہوئیں۔ اس طرح جملہ اولاد تیس (۳۰) تھی۔ آپؒ کے وصال کے وقت جملہ آل و اولاد (۲۰۹) افراد پر مشتمل تھی! اب یعنی مزید پچیس سال کے بعد تو یہہ تعداد کئی گنا ہوگئی ہوگی۔ ماشاء اللہ۔
حضرتؒ کی پیدائش قاضی پورہ شریف میں ہوئی۔ آپ کے والد صاحب کا مکان پتھر گٹھی میں تھا۔ موجودہ پتھر گٹھی کی مسجدِ محمد قادریہ ان ہی کے اجداد کی
تعمیر کردہ ہے۔ اسی مسجد کے احاطہ میں آپ کے پردادا کے چھوٹے بھائی مدفون ہیں۔ اس مسجد میں حضرت بحرالعلومؒ وعظ فرمایا کرتے تھے۔ کالی کمان کی مسجد میں بھی کئی سال جمعہ اور عیدین کی نماز پڑھائی۔ اس موقعہ پر واضح کرنا مناسب ہوگا کہ آپ کے دادا حضرت فضل اللہ صدیقیؒ کی ڈیوڑھی بھی کالی کمان سے لگی ہوئی تھی۔ آپ کے والدِ بزرگوار بھی اسی کالی کمان کی مسجد میں آثارِ مبارک صلی اللہ علیہ وسلم کا ہر سال ماہِ ربیع الاول میں اہتمام فرمایا کرتے تھے۔ اسی مسجد میں حضرتؒ کے بعد آپ کے فرزنداں حضرت عبدالرحیم صاحب صدیقیؒ اور حضرت ابوتراب علی صاحب صدیقی مدظلہ نے نمازِ جمعہ اور عیدین پڑھانے کا اہتمام کیا۔ اب بھی آپ ہی کے نواسے حضرت وقارالدین صاحب صدیقی نمازِ جمعہ پڑھاتے ہیں۔
محلہ رکاب گنج میں بھی آپ ساکن تھے۔ بعد میں محلہ ملک پیٹھ میں ”مدینہ منزل“ تعمیر کروایا جو آپؒ کی درسی اور دوسری مصروفیات کا مرکز تھا، ”زاویہ“ اور درس گاہ کی شکل تھی۔ وہیں وصال ہوا۔
آپؒ نے سفرِ حج تین بار کیا۔ پہلی مرتبہ والدین کے ساتھ۔ دوسری مرتبہ ۱۹۲۴ء / ۱۳۴۵ھ میں۔ اس سفر میں آپ کے ساتھ مولانا الیاس برنی، کرنل حبیب علی اور لطف احمد صاحبان سفرِ حج و زیارتِ ممالکِ مقدسہ میں شریک تھے۔ سفرنامہ رسالہ ”النور“ میں بالاقساط ۱۳۴۵ھ میں شایع ہوا۔ تیسری مرتبہ وظیفہ کے بعد ۱۹۳۴ء / ۱۳۵۳ھ میں آپ نے حج و زیارت کی۔
حضرت الیاس برنی، ادیب پروفیسر معاشیات، جامعہ عثمانیہ، سفرنامۂ حج ”صراطِ الحمید“ میں ۱۹۲۷ء میں لکھتے ہیں...
”رنگ گندمی۔ نقشہ بھاری۔ کشادہ پیشانی، آنکھیں بڑی خوب نورانی میانہ قد، جسم ڈیوڑھا ورزشی، سڈول، سینہ چوڑا، کلائی گول، پنجہ لڑاؤ تو پنجہ فولادی، کشتی لڑو تو بڑے استاد۔ فنِ بنوٹ میں ماہر، لٹھ چھری، تلوار سب ہتھیاروں میں ہشیار، بخوشی سکھانے کو تیار، پانی کے تیراک، گھوڑے کے سوار، بندوق کے نشانہ باز... غرض کہ پکے مجاہد... محبت شفقت دیکھ کر بوڑھے جوان سب دوست بن جائیں، حسبِ حیثیت فیض پائیں۔ عمر دیکھو تو بڑھاپا، صحت دیکھو تو جوانی، طبیعت دیکھو تو بچپن، دل دیکھو تو سب کچھ پھر کچھ نہیں.... ہر رنگ میں پانی بے رنگ۔“
”اس وقت حضرت کی عمر شریف ۸۷ سال ہے“
قد میانہ مائل بہ قصر، رنگ گندمی سرخی لیا ہوا، غصہ اور مسرت کے موقع پر بہت زیادہ سرخ، گٹھیلا مضبوط بدن، بہت زیادہ موٹے نہیں مگر وجیہ، سر بڑا حلق کیا ہوا، جب حلق نہیں فرماتے تھے تو گھنی گھونگر والی زلفیں تھیں۔ چہرہ بارعب روشن کتابی قدرے گولائی لیا ہوا۔ پیشانی نورانی بلند کشادہ وسطِ پیشانی میں ہلال واضح۔ چوٹی کمانی دار، قریب و متصل ابرُو پر خمار غلافی بڑی بڑی اور خوبصورت آنکھیں ۔ آنکھوں میں لال ڈورے، کوئے کھلے ہوئے، پلکیں ڈاٹ لمبی لمبی، ناک بلند اور نتھنے کشادہ، رخسار اُبھرے اُبھرے، دہانہ کشادہ، داڑھی گھنی سفیدی مائل، سینہ کشادہ جوڑ بند چوڑے، اعضا میں تناسب، شکم ابھرا ہوا، ہتھیلیاں نرم کشادہ
انگلیاں پُر گوشت.... ہر عضو میں سنجیدگی و متانت۔“
”ہر دور میں مجسمۂ اخلاق، متواضع اور منکسر المزاج پایا۔ اور فقیرانہ آن نے ہمیشہ اپنے معاصرین میں ممتاز رکھا۔ قدرت نے وجاہت بھی ایسی دی تھی کہ آپ کی شخصیت کا یوں بھی اثر پڑتا۔ متوسط القامت، گداز جسم، کشادہ سینہ، بڑا سر، روشن پیشانی، گورا رنگ مائل بہ سرخی، متناسب داڑھی بہت لمبی نہ بالکل چھٹی ہوئی، متشرع مونچھ، اونچی ناک، پیوست ابرو، بڑی بڑی اور رسیلی آنکھیں جن میں آثارِ جذب نیا کشف پیدا کر دیتے ۔“
”اب ان آنکھوں کو ترستی ہیں ہماری آنکھیں“
— شیخن احمد شطاری کاملؔ
القدیر ۱۳۸۱ھ
”حضرت یوں تو ہر قسم کا لباس پہنتے ہیں۔ مگر عام طور پر کُرتا، صدریہ یا نیم آستین اور پاجامہ زیبِ تن رہتا ہے، سرِ مبارک پر بالعموم سفید عربی وضع کی ٹوپی۔ عمامہ بھی باندھتے تھے، رومال بھی گلے میں حمائل رہتا ہے، پاؤں میں نعلین یا پمپ شوز، ہاتھ میں عصا، عینک بھی لگاتے ہیں۔ قریب کی نظر اچھی ہے۔ مطالعہ بغیر عینک کے فرماتے۔“
احتبیٰ (رومال گھٹنوں اور پیٹھ پر) باندھ کر گھنٹوں بیٹھا کرتے تھے۔ گھر سے باہر شیروانی، جو حیدرآباد کی تہذیب کا خاص نمونہ تھی، پہنا کرتے تھے۔
”اس وقت جبکہ میرا قافلۂ حیات عمرِ طبعی کی اختتامی منزلوں سے گزر رہا ہے ، نہ جانے اس عرصۂ دراز میں ریاضِ عالم میں کھلنے والے کیسے کیسے پھول نظر سے نہ گزرے جن کے حسن و شباب کی بہاروں نے آنکھوں کو محوِ حیرت بنا دیا ۔ لیکن انہیں گلہائے رنگا رنگ میں کبھی ایسے بھی پھولوں سے سابقہ پڑا جن کی انفرادیت انہیں کے ساتھ ختم ہو گئی اور زمینِ گلشن پھر ان کی مثالوں کو پیش نہ کر سکی ۔“
حضرت علامہ شاہ محمد عبد القدیر حسرت صدیقی القادری علیہ الرحمہ بھی گلستانِ دہر کے ایک ایسے ہی گلِ سر سبد تھے جس کی نظیر نہیں ۔ علم و عمل دونوں کے شہسوار اور فقیری کے میدان میں وہ یکہ تاز تھے ۔ کم و بیش پینتالیس (۴۵) برس مجھے حضرت مرحوم سے استفادے کا موقع ملا ۔ زندگی کے ہر دور میں یکسانیت پائی...
”آپ کے تبحرِ علمی کا تو کیا کہنا ، تفسیر ، حدیث ، رجال ، فقہ ، عقائد ، تجوید و قراءت ، تصوف ، منطق ، فلسفہ ، ادب ، عروض ، غرض کہ جس کسی فن کی کتاب آپ سے پڑھئے ایسا معلوم ہوتا کہ اسی کے امام ہیں ۔
مسائل پر جی بھر بحث کیجئے ! چاہے کتنے ہی اعتراضات کئے جائیں مگر...“
...کیا مجال کہ کبھی آپ کے جبینِ خندہ پر ناگواری کی کوئی ہلکی سے ہلکی بھی شکن تو پڑ جائے ۔ اور اس انداز سے ادق سے ادق مسائل سمجھاتے کہ غالب مرحوم کا یہ شعر یاد آجاتا ہے :
”حضرت ممدوح علیہ الرحمہ میرے شفیق ومحترم استاد بھی تھے ، رشتے کے پھوپھی زاد بھائی بھی تھے اور ایک ناطے سے مربی و بزرگوار بھی ۔ اس لئے مجھے برسوں اور بہت قریب سے حضرت کو دیکھنے کا شرف حاصل رہا ۔ آج سے چالیس سال پہلے کا وہ زمانہ بھی یاد ہے جب کہ میں اور میرے ساتھی آپ سے آپ کے دولت سرا پر تدریس سے فارغ ہو چکتے تو پھر آپ ایک پہلوان ، ایک پینچکش ، ایک بنوٹی ، اور ایک پھیکیت کی حیثیت سے استادِ فن بن کر سامنے آتے اور ان فنون کے کمالات سے بھی استفادہ کا موقع عنایت فرماتے ۔ نشانہ اندازی ، پیراکی ، گھوڑے کی سواری ، آپ کو کیا چیز نہ آتی تھی ؟ فنونِ سپہ گری کے ساتھ فنونِ لطیفہ میں بھی کافی دخل تھا ۔ آپ شاعر بھی تھے ، عربی ، فارسی ، اردو ، ہندی ہر زبان میں کلام موجود ہے ۔ وسیع الاخلاقی اور ہمہ گیر شفقت کا یہ عالم تھا کہ آپ کا ہر شاگرد ، ہر مرید ، ہر عزیز اور ہر ملنے والا یہ سمجھتا کہ آپ سب سے زیادہ اس پر مہربان ہیں...“
اقتباس از مضمون ”القدیر“
مولانا سید شیخین احمد شطاری سمائل
سجادہ نشین آستانہ شطاریہ
اسی طرح کے تاثرات الحاج قاری کلیم اللہ صاحب نے بھی قلمبند کئے ہیں جن سے حضرت کی شخصیت کی جامعیت ظاہر ہوتی ہے :-
”مرحوم ہر فن مولا تھے ۔ فنونِ سپہ گری ، پہلوانی ، پھیکیت ، پٹہ ، رنگوائی ، پکوان اور موسیقی میں کمال رکھتے تھے ۔ خاکسار موصوف سے جب ملاقات کرتا تو اپنے اشعار عربی و اردو کے علاوہ خاص طور سے فارسی کلام سناتے ، بلکہ اپنے دو تین مریدوں کو جو اس وقت موجود ہوتے ساتھ لے کر ترنم کے ساتھ سنایا کرتے....
بصارت غیر معمولی تھی ۔ رات میں بغیر عینک کے باریک تحریر پڑھ لیتے ۔ حافظہ غضب کا تھا ۔ کبھی بھی مباحثہ ہوتا تو دلائل و براہین سے اپنے دعوے کو ثابت کر کے چھوڑتے ۔ موصوف علومِ منقول و معقول میں بے مثل تھے ۔ تصوف میں بے نظیر تھے ، رشد و ہدایت اور تعلیم و تربیت میں آخری دم تک مصروف رہے...“
الحاج پروفیسر قاری کلیم اللہ حسینی
سابق صدر شعبہ فارسی جامعہ عثمانیہ
بنوٹ میں آپ کی مہارت کا ذکر پہلے بھی آچکا ہے ۔ آپ کی جسمانی تیاری کا اندازہ اس امر سے لگایا جا سکتا ہے کہ اسی (۸۰) سال کی عمر تک بھی آپ بنوٹ کے داؤ بتایا کرتے تھے ۔
سورۃ الانفال کی بارھویں آیت کی تفسیر سے معلوم ہوتا ہے کہ آپ کا عمل اس میدان میں بھی عین حکمِ الہی تھا :
فرماتے ہیں :
”صاحبو ! یہہ آیت بنوٹیوں کو بہترین جنگی تعلیم دیتی ہے ۔ گدّی کے اوپر اور جوڑ بند پر تلاش کرنے سے اس فقیر کو (۷۲) مقام ملے ہیں جن پر تلوار یا ڈنڈے سے مارنا تو ایک طرف ، انگلی سے بھی مارنے سے ناقابلِ برداشت تکلیف ہوتی ہے ۔ فقیر کے پاس جو اس فن کی تعلیم حاصل کرنا چاہتے ہیں ان کو ان مقامات کی نشاندہی کرا دی جاتی ہے...“
(تفسیر صدیقی)
ایک دفعہ ایک پہلوان مولا بخش نے اس طرح چیلنج کیا تھا کہ ”میں آپ کو اس وقت تک نہیں مانوں گا جب تک مجھ سے کشتی نہ لڑیں“ ۔ چنانچہ آپ نے کشتی لڑی اور اس پہلوان کو چت کیا ۔ اس وقت آپ کی عمر کوئی ۶۵ سال کی تھی... !
• ایک دفعہ کسی نے ایک کنٹوپ نما ٹوپی پیش کی ۔ اس کو آپ نے کسی خاص موقع پر پہنا ۔ کسی قریبی خادم نے یاد دہانی کی کہ ایسے اہم موقع پر ایسی ٹوپی موزوں نہیں ۔ آپ نے فرمایا کہ جس درجہ کے اخلاص کے ساتھ یہ چیز پیش کی گئی ہے اس کا حق ہے کہ ایسے ہی اہم موقع پر اس کو پہنا جائے ۔
• ایک رنگریز سے آپ نے کپڑے کی رنگوائی کے متعلق کچھ سیکھا تھا ۔ اس رنگریز کی آپ بڑی قدر کرتے تھے اور ہمیشہ سلام کرنے میں سبقت فرماتے ۔
حضرت عبد القدیر صدیقی کی پیدائش میر محبوب علی بادشاہ آصف جاہ سادس کے زمانہ میں ہوئی ۔ پیدائش ہی سے بادشاہ نے آپ کے نام منصب جاری کیا جس سے صدیقی خاندان کی بادشاہ کے پاس قدردانی ظاہر ہوتی ہے ۔ محبوب علی بادشاہ حضرت خواجہ محمد صدیق اور آپ کے صاحبزادے حضرت سید عثمان حسینی کے قدر دان اور معتقد تھے ۔
سن ۱۹۱۱ء میں نواب میر عثمان علی خان ، آصف جاہ سابع تخت نشین ہوئے تو اس وقت حضرت عبد القدیر صدیقی کی کوئی چالیس سال عمر تھی اور آپ بر سر کار تھے ۔ بادشاہ کے ابتدائی دور میں جو حضرت قبلہ کے روابط بادشاہِ وقت یا افرادِ شاہی خاندان سے تھے اس پر زیادہ تفصیلات نہیں ملتی ہیں ۔ بعد کے دور میں بادشاہ کا حضرت کو علماء کی میٹنگ میں مدعو کرنا ، خانگی امور میں حضرت سے رجوع کرنا اور افرادِ خاندانِ شاہی کی عقیدت کئی طرح سے ثابت ہے ۔
(۱) نواب میر عثمان علی خان آصف جاہ سابع
پیدائش ۱۸۸۶ء - عہد حکومت ۱۹۱۱ء تا ۱۹۴۸ء - وفات ۱۹۶۷ء
جب نواب میر عثمان علی خاں شیعی اثرات میں آگئے اور حضرت قبلہ نے اپنے مضامین اور تفسیر صدیقی میں شیعیت کے خلاف خوب لکھا اور ان کے اعتقادات کو غلط ثابت کیا تو درباریوں نے حضرت کے خلاف بادشاہ کے خوب کان بھرے ۔ بادشاہ ناخوش رہا ، یہاں تک کہ شہر بدر کئے جانے کی خبریں آنے لگیں ۔ پولیس کمشنر (؟) نے انگریز معتمدِ داخلہ مسٹر گرگسن کو محضر پیش کیا کہ حضرت کی وجہ سے امن کو خطرہ ہے ۔ گرگسن نے تفصیلات دریافت کرنے کے بعد معاملہ کو وہیں ختم کر دیا کہ اعتراضات بالکل بے بنیاد ہیں، ایک عالم اپنے اعتقادات کی صحت کے دلائل اپنی ہی کتابوں میں اگر نہ لکھے تو اور کہاں لکھے گا !
ایک بار بادشاہ نے آپ سے سوال کیا کہ : بادشاہ اہم ہے یا رعایا اہم ؟
آپ نے اس کے جواب میں نماز کی تمثیل پیش کی کہ مقتدیوں کو آزادی ہے کہ اپنے امام کو چن لیں ۔ لیکن امام کے مقرر ہو جانے کے بعد امام کی اتباع ضروری ہے جب تک کہ وہ شرع کے مطابق چلے ۔ اگر وہ غلطی کرے یا غیر شرعی کام کرے تو اس کو ہٹا دیا جا سکتا ہے ۔
نواب میر عثمان علی خان کی والدہ کی زیارتِ ایصالِ ثواب کے موقع پر باغِ عامہ کی مسجد میں قرآن خوانی مقرر تھی ۔ سب لوگ پہلے سے جمع تھے ۔ بادشاہ کے آنے پر سب کھڑے ہو گئے ۔ لیکن حضرت بحر العلوم جو ایک کونے میں مصروفِ تلاوتِ قرآن تھے ، مصروف رہے ۔ بادشاہ نے اس کو نوٹ کیا، بعد میں مصاحبوں سے یوں کہا کہ صدیقی صاحب بھی موجود تھے ! کلامِ الہی کے بالمقابل کسی اور کا احترام نہیں... !
جمعہ کا دن تھا ، بادشاہ کے پاس آپ موجود تھے ، پیشی میں موجودگی مشکل ہوتی جا رہی تھی کیونکہ نمازِ جمعہ کا وقت قریب ہوتا جا رہا تھا ۔ آخر کار آپ نے یوں کہہ کر اجازت لے لی کہ ”دنیا کے بادشاہ کی دربار داری ہو چکی ، اب شاہنشاہوں کے شہنشاہ کے پاس حاضر ہونے کا وقت آگیا ہے... السلام علیکم... !“
اپنی کتاب ”اصولِ اسلام“ کی تمہید میں حضرت عبد القدیر صدیقی نے لکھا ہے کہ کس طرح آپ نے حیدر آباد کے مختلف الخیال مسلمانوں کو ایک جگہ جمع کیا ۔ فرماتے تھے کہ اگر مل کر نماز نہیں پڑھتے تو کیا مل کر روٹی بھی نہیں کھا سکتے ۔ ان محفلوں میں سنی، شیعہ، پٹھان، مہدویہ اور دوسرے فرقوں کے ذمہ دار لوگ جمع ہوتے اور مشترکہ مسائل پر گفت و گو ہوتی ۔ حضرت ہر ایک کی طرف دیکھتے اور کہتے ”میں آپ کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں“ ، وہ بھی کہتے ”صدیقی صاحب ! میں بھی آپ کو دیکھ کر خوش ہو رہا ہوں“ ۔ ہر ایک صاحب نے میری خوشی کے جواب میں اپنی اپنی خوشی ظاہر کی ۔ اسی طرح مختلف الخیال لوگ جمع ہوتے رہے ۔
پس مجلس ”اتحاد المسلمین“ قائم ہو گئی ۔
ایک بار کسی دو فرقوں میں جھگڑا ہو گیا ۔ نواب بہادر یار جنگ مرحوم نے کہلوا بھیجا کہ ”میاں کو بلواؤ“ یعنی حضرت عبد القدیر کو ۔ حضرت پہنچے اور کہا ”ہم بڑی مشکل سے ایک جگہ پر جمع ہوئے ہیں ۔ میں ان دونوں لڑنے والی جماعتوں کے درمیان کھڑا ہو جاتا ہوں، اولاً مجھے مار ڈالیں“ ۔
دونوں جماعتوں نے کہا آپ پر کون ہاتھ اٹھا سکتا ہے اور لڑائی رفع دفع ہو گئی ۔
”حضرت مغفور سے آخری ملاقات میرے لئے ایسا سرمایہٴ حیات ہے جس کے خیال سے ہر وقت روحانی مسرت حاصل ہوتی ہے....
جب واپس ہونے لگا میرے لئے دعا کرنے کی خواہش کی جس پر فرمایا :
’جاؤ باوا ! میں آپ کو اللہ کے حوالے کیا....‘
یہہ آخری جملہ جس والہانہ اور مخلصانہ انداز میں فرمایا گیا اس کو میں مدت العمر فراموش نہیں کر سکتا....
اس قحط الرجال کے زمانے میں ایسی جامع الکمالات اور مجمع الصفات ہستی عدیم النظیر تھی اور وہ میر تقی میر کے اس شعر کے مصداقِ صحیح تھے ؎
قَدَّسَ اللهُ سِرَّهُ وَنَوَّرَ اللهُ مَرْقَدَهُ وَأَعْلَى اللهُ مَقَامَهُ
مضمون ”القدیر“ ۱۳۸۰ھ
(الحاج پروفیسر قاری کلیم اللہ حسینی)
سابق صدر شعبہ فارسی جامعہ عثمانیہ
مرتب کو اواخر ۱۹۸۶ء میں حضرت ڈاکٹر قاری کلیم اللہ صاحب سے ان کے دولت خانہ پہ ملنے کا اتفاق ہوا ۔ آپ کے اس مضمون اور ملاقات کا ذکر بھی آیا ۔ قاری صاحب نے حضرت عبد القدیر صدیقی سے اپنی اس ملاقات کا من و عن ایسا ہی ذکر کیا جیسا کہ پچیس سال قبل لکھ چکے تھے ۔ اس محبت و رقت کے ساتھ ذکر فرمایا کہ سننے والے آپ کے اور حضرت بحر العلوم کے باہمی تعلق کی مضبوطی ، قدر و منزلت و محبت کو محسوس کئے بغیر نہ رہ سکے ۔
اللہ والوں سے محبت بھی کیا دیر پا ہوتی ہے !
یہ مضمون حضرت قبلہ کے منجھلے نواسے اُستادی حضرت وقار الدین صدیقی کا لکھا ہوا ہے ، جو رسالہ ”القدیر“ اور ”یادِ حسرت“ آیات میں چھپ چکا ہے ۔ اس کو پڑھنے سے حضرت کے آخری ایام کا ایک خاکہ سامنے آجاتا ہے اس لئے ناظرین کے لئے پورا مضمون درج کیا گیا ہے :
”وصال سے تقریباً دو ماہ قبل اندازاً ۲۰ شعبان ۱۳۸۱ھ مطابق ۲۷ جنوری ۱۹۶۲ء بوقتِ شب حاضرِ خدمت رہا ۔ جب متوجہ ہوئے تو فرمایا : ’دن میں کسی وقت آنا ، موسیٰ پاشاہ ، قادر پاشاہ اور احمد پاشاہ کو خطوط لکھوانا ہے اور کچھ اشعار بھی لکھوانا ہے‘ ۔
دوسرا دن اتوار تھا ۔ صبح سویرے حاضر ہوا ۔ تکیے کے نیچے سے ایک نوٹ بک نکال کر فرمایا : ’پڑھ سکتے ہو کیا ؟ دیکھو‘ ۔ نوٹ بک میں حضرت کے دستِ مبارک کا پنسل سے لکھا ہوا قصیدہ تھا ۔ وقتِ تحریر تمام تر توجہ ممدوح اور محبوب میں جذب رہنے کی وجہ سے حروف کے اشکال دقتِ نظر کے طالب تھے ۔ کوشش کر کے ایک ایک مصرعہ نکالتا گیا اور پڑھ کر سناتا گیا ۔ چند شعر سننے کے بعد ارشاد فرمایا : ’آرام سے دیکھنا...‘“
”نوٹ بک رکھ کر حضرت کی طرف متوجہ ہو گیا ۔ ارشاد فرمایا : ’لفافے لاؤ ، لفافہ دس پیسے میں ملتا ہے اور اس پر دس پیسے کا ٹکٹ لگانا پڑتا ہے‘ ۔ لفافے کتابوں کی الماری میں موجود تھے ۔ برہان پاشاہ (یکی از مخلصانِ بارگاہ) نے تین لفافے نکال کر دیئے ، لے کر پہنچا اور تخت پر بازو بیٹھ گیا ۔ پہلے خط میں مخاطبت تھی ’عبد الحمید صاحب صدر انجینئر‘ ۔ خطوط کے نقول میرے پاس نہیں ہیں ، دو دو سطری مضمون تھے ۔ حضرت کی چورانویں سالگرہ کے موقع پر عبد الحمید صاحب نے اپنی اور پاکستانی بھائیوں کی جانب سے جو مبارکباد پیش کی تھی اس کے جواب میں فرمایا : ’یہ خوشی مبارک ہو‘ ۔
پیرزادہ حضرت قادر پاشا کی وفات کی خبر حضرت کو سنائی نہیں گئی تھی ، مجھے تشویش ہوئی کہ اب اُن کے نام خط لکھوائیں اور میں اسے لکھ بھی لوں تو کیا کروں گا ۔ پیرِ روشن ضمیر نے مشکل حل کر دی ، خطاب فرمایا : ’قادر پاشا و احمد پاشا و متعلقین ! یہ خوشی مبارک ہو ، ہر ہفتے میں ایک مرتبہ اپنی خیریت سے مطلع کرتے رہنا چاہیے‘ ۔ اس خط میں غالباً مولوی نور العلیٰ صاحب کو سلام بھی لکھوایا تھا ۔ تیسرے خط میں تخاطب فرمایا : ’موسیٰ عبد الرحمٰن صدیقی ! تم کو یہ خوشی مبارک ہو ، مجھے انتظار رہتا ہے، ہر ہفتے دو ہفتے میں ایک خط ضرور لکھنا چاہیئے‘ ۔
خطوط لکھوانے کے بعد فرمایا : ’تم میرے دستخط کر سکتے ہو تو کردو ، ورنہ میں کر دیتا ہوں‘ ۔ عرض کیا : ’میں نے آپ کا اسمِ شریف لکھ دیا ہے‘ ۔
سامنے سے ہٹا تو قصیدہ صاف کرنے بیٹھا ۔ کاغذ لینے کے لئے سامنے سے گزرا تو دریافت فرمایا : ’کیا کر رہے ہو ؟‘ عرض کیا : ’آپ نے قصیدہ صاف کرنے کے لئے فرمایا تھا ، اسے صاف کر رہا ہوں‘ ۔ خوش ہو کر اپنے مخصوص انداز میں فرمایا : ’جیتے رہو ، مجھے تم سے یہی امید تھی‘ ۔ ایک دو جگہ الفاظ بالکل پڑھے نہ جاتے تھے ، دریافت کرنے پر معلوم فرمایا ۔ صاف شدہ قصیدہ ملاحظہ میں پیش کیا ، ایک جگہ ’فَازَ فِي الْوَرَى‘ کو کچھ اور سمجھ کر لکھا تھا ، ارشاد فرمایا : ’یہ فاز فی الوریٰ ہے‘ ۔
جس ترتیب میں اشعار نقل کئے گئے ہیں وہ بترتیبِ آمد ہیں ۔...“
”...ان کو میں نے مضمون کے لحاظ سے عمداً مرتب نہیں کیا ہے کہ اس قصیدے کی تاریخ میں کہ یہ حضرت کی آخری تحریر ہے ، یہ ترتیب بھی منضبط رہے ۔ مطلع میں صلواۃ کا املا بھی اسی اہتمام کے مدِ نظر ہے کہ اسی طرح تحریر فرمایا تھا ۔ پہلے گیارہ شعر تو وہ ہیں جن کو کوئی املا نویس ہم دست نہ ہونے سے حضرت نے بدرجۂ مجبوری لیٹے لیٹے خود ہی تحریر فرمایا تھا ۔ عربی اشعار کے بعد اردو میں بھی اسی بحر میں چند مصرعے تھے جن میں جنّتی ، اُمّتی اور محبّتی قافیے باندھے تھے ۔ حضرت نے عربی قوافی کے ساتھ اردو قافیے باندھنے کی اس جدت کی طرف خصوصیت سے متوجہ فرمایا ۔ میرے لئے داد دینا بھی چھوٹا منہ بڑی بات تھی اس لئے سر جھکاتا گیا ۔ یہ گیارہ اشعار انتیسویں شعبان کو جشنِ ولادتِ غوثِ اعظم (رضی اللہ عنہ وارضاہ عنا) کے موقع پر سجادہ نشینِ بارگاہ مطابقِ اصل حضرت رحیم پاشا مدظلہ ، ان کے زورِ بازو حضرت علی پاشا مدظلہ اور اس عاصی نے محفل میں حضرت کے روبرو پڑھ کر سنائے تھے ۔
رمضان میں ایک دن حاضر ہوا ۔ دیکھتے ہی فرمانے لگے : ’میں تمہارے آنے کی دعا ہی کر رہا تھا‘ ۔ پھر کاغذ قلم لینے کی ہدایت فرمائی اور مزید چار شعر لکھوائے جو آخر میں اسی ترتیب سے پیش کئے گئے ہیں ۔ جب ’فَمَنْ شَاءَ فَلْيُؤْمِنْ وَمَنْ شَاءَ فَلْيَكْفُرْ‘ فرمایا تو گلا متاثر اور آواز پست ہونے سے پہلی مرتبہ میں الفاظ سمجھ میں نہیں آئے ۔ عرض کیا کہ سمجھ نہیں سکا ۔ دوبارہ ارشاد فرمایا ۔ پھر عرض کیا کہ نہیں سمجھ سکا ۔ پھر ارشاد فرمایا ۔ اب بھی سمجھ نہیں سکا اور ساکت ہو گیا تو القاء فرمایا اور غلام نے شکر ادا کر کے لکھ لیا ۔
اشعار کے متعلق رائے دریافت فرمائی ۔ بھلا کیا عرض کر سکتا ، صرف تسبیح پڑھ سکتا تھا ۔ فرمانے لگے : ’آپ اُردو میں تو شعر کہتے ہیں کیا عربی میں بھی کہتے ہیں ؟‘ عرض کیا : جی نہیں ۔
یہ قصیدہ پیش رفتِ وصال ثابت ہوا ۔ ایک مرتبہ ؎
تھام لو بیاں ہماری میں واری تم پر جاؤں نبی جی
کہتے ہوئے ہاتھ بڑھا کر لیٹ گئے تھے ، غلاموں کے کہرام اور یا رسول اللہ کی پکار پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے واپس بھیجا تھا اور قیامت ملتوی ہو گئی تھی...“
اس مرتبہ صلواۃ و تسبیح پڑھتے ہوئے اپنے محبوب سے جاملے ۔
”فَصَلَّى اللهُ عَلَى نُورٍ کَزُو شُد نُورْهَا پَيْدَا“
حضرت کا آخری سلام یہ ہے :-
محمد وقار الدین وقار صدیقی
(القدیر - حسرت نمبر ۱۳۸۱ھ)
۱۹۴۸ء تک آپ کی صحت ٹھیک تھی ۔ اس کے بعد ایک طرح کی جلدی بیماری آگئی ۔ سوائے چہرے ، سر اور گردن کے سارا جسم متاثر تھا ۔ چہرے کی بشاشت باقی رہی ۔ پھر یہہ بیماری چند مہینوں کے بعد کم ہو گئی لیکن صحت متاثر رہی ۔ انتقال سے کوئی دو سال قبل چلنے پھرنے میں بھی دشواری ہونے لگی ۔ درس کا سلسلہ انتقال سے چند ماہ قبل تک جاری رہا ۔ جناب ثناء اللہ خاں صاحب بیان کرتے ہیں : میں حسبِ معمول علی الصباح (انتقال کے دن) مدینہ منزل پہنچ گیا ۔ اور لوگ نہیں تھے ۔ ایک پیر بہن نے بتایا کہ رات بھر طبیعت خراب رہی تھی ۔ انہوں نے مجھ سے ڈاکٹر کو مطلع کرنے کو کہا ۔ میں نے حضرت کی نبض دیکھی ۔ پیٹ کو بھی دبا کر دیکھا ۔ حضرت قبلہ نے کچھ نہیں فرمایا ، مجھے غور سے دیکھتے رہے ۔
ڈاکٹر عبد العلیم صاحب صدیقی نے اپنے مضمون ”لمحاتِ آخریں“ میں حضرت کے وصالِ پُرمَلال کی کیفیت لکھی ہے ، جس میں آخری وقت تک حضرت کی حاضرین سے بات چیت ، محبت اور سرکارِ دو عالم ﷺ کا عشق ظاہر ہوتا ہے ۔
وہ لکھتے ہیں : ۲۴ مارچ دوپہر کے وقت حضرت قبلہ قدس سرہ کے سب سے چھوٹے صاحبزادے غوث پاشاہ صاحب خادم کے پاس مغلپورہ تشریف لائے اور فرمایا کہ یاد فرمائی ہوئی ہے ، اور حضرت بہت بے چین ہیں اور یہ بھی فرمایا کہ غالباً سامنے کے اوپر کے ایک دانت میں بھی درد ہے جس کو حضرت بار بار انگلی لگا کر بتلا رہے ہیں...“
”...سرکار کی خدمت میں حاضر ہوتے ہی میری طرف ہاتھ بڑھایا اور نبض دیکھنے کا اشارہ فرمایا ۔ میں نے نبض دیکھی مگر ملی نہیں... حضرت نے مجھ سے خون کے دباؤ اور ٹمپریچر کے متعلق دریافت فرمایا ۔ میں نے حکم کی تعمیل میں حضرت کو سنا دیا... انجکشن دیا گیا ۔ تھوڑی دیر میں نبض واپس آگئی ۔
کئی صاحبزادگان و خادمین موجود تھے ، جن میں حضرت رحیم پاشاہ صاحب ، حضرت علی پاشاہ صاحب ، حبیب علی صاحب ، ڈاکٹر ضیاء الحق ، خواجہ نصر اللہ صاحب بھی شامل ہیں ۔
...ضیاء الحق صاحب سے حضرت نے فرمایا : ’سید ! میں جاتا ہوں‘ ۔
جس پر ڈاکٹر ضیاء الحق نے دست بستہ عرض کیا : ’سرکار ! اللہ میاں سے کہیئے کہ ہم خادمین میں سے جس کو چاہے بلائے ہم حاضر ہیں ، ہم آپ پر سے قربان ہوتے ہیں ، آپ ابھی رہیں آپ کا رہنا ضروری ہے‘ ۔
جس پر حضرت نے فرمایا : ’تم جِیکو .... میں جاتا ہوں‘ ۔
ڈاکٹر ابوالحسن صدیقی کو بلوایا گیا ، نبض بہت تیز ہو گئی ۔ حضرت نے پھر جانے کی تکرار فرمائی ۔ حضورِ پُرنور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں جو قصیدہ حال ہی میں عربی میں لکھا تھا اس کے پہلے دو اشعار پڑھتے ہوئے سنائی دیئے...“
حضرت نے اپنی نبض اپنے ہاتھ سے دیکھی اور صاف زبان میں فرمایا : ’اب نبض ساقط ہو گئی...‘
پھر حضرت علی پاشاہ سے مخاطب ہو کر فرمایا : ’تمہاری ماں کو بلاؤ‘ ۔ سب کو ہاتھ کے اشارے سے ہٹ جانے کے لیے کہا ۔ پھر حضرت دادی اماں تشریف لائیں اور حضرت کی بائیں جانب پہلو میں بیٹھیں اور دعا پڑھ کر پھونکنا شروع کیا....
حضرت نے دادی اماں کو دیکھ کر چہرے سے مسرت کا اظہار فرمایا اور ہاتھ سے اشارہ کیا جیسے کہہ رہے ہوں ’خدا حافظ...‘
محویت طاری تھی ، اس سے تو یہی مترشح تھا کہ اب نظر کسی اور سے لڑی ہوئی ہے جس سے نظر مل جانے کے بعد دنیا والوں کی طرف متوجہ ہونے کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہتی.... وصال کے دوران حضرت کے ریش مبارک کے بال کھل گئے تھے اور آنکھیں برقی تاباں کی طرح منور اور پُر رونق ہو گئی تھیں ۔ پھر حضرت نے آہستہ آہستہ آنکھیں بند کر لیں اور انگشتِ شہادت بلند ہوئی اور داڑھی کے بالوں میں بلند ہو کر رہ گئی.... إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔
وصال کے وقت چار بجنے میں پندرہ منٹ کم تھے ۔ مہینے کی ۱۷ تاریخ ہونے سے مجلسِ قادریہ میں شریک ہونے کے لئے بہت سے لوگ زنانہ و مردانہ میں پہنچ چکے تھے ، اس لئے ہر شخص بے اختیار ہو گیا تھا ۔ لیکن اس موقع پر بھی سترہ کی مجلس ادا کی گئی اور اس کے بعد قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہو گیا...“
مضمون ”لمحاتِ آخرین“ القدیر
ڈاکٹر عبد العلیم صدیقی فرزندِ اکبر حضرت عبد الرحیم صدیقی جانشینِ اول
حضرت قبلہ کے وصال کے موقع پر پروفیسر حامد صدیقی صاحب کا خواب بیانِ تعزیت کے سلسلہ میں اخبارات میں شایع ہو چکا ہے :
”وصال کی رات کو میں نے دیکھا ہے کہ حضرت قبلہ مدینہ طیبہ میں دربارِ رسالت میں جا رہے ہیں ، حضرت رحیم پاشاہ صاحب ، بھائی حبیب علی صاحب ، حسینی پاشاہ صاحب ، حسن محی الدین صاحب ، ڈاکٹر حفیظ قتیل اور احمد اللہ صاحب قدیری ساتھ ہیں ۔ ایک دم آنکھوں کے سامنے حرمِ نبوی شریف نظر آنے لگا ، اور ہمارے حضرت قبلہ حرم شریف میں جانے لگے اور اعلان ہو رہا تھا کہ مولانا عبد القدیر صدیقی کے استقبال کے واسطے حضور سرکارِ دو جہاں صلی اللہ علیہ وسلم بہ نفسِ نفیس تشریف لا رہے ہیں ۔ یہ منظرِ استقبال کو دیکھتے ہی میرے دل میں خیال آیا کہ شاید حضرت قبلہ کا وصال ہو گیا ۔
میری آنکھ کے آپریشن کا دوسرا دن تھا ، نقل و حرکت کی اجازت تک نہ تھی ۔ مجھے کسی عزیز نے نہیں بتایا کہ سرکار کا وصال ہو چکا ہے... تیسرے دن میرے ایک عزیز نے میرے خواب کی تصدیق کی...“
پروفیسر حامد صدیقی
(مضمون ”القدیر“)
حضرت بحر العلوم کے جلوسِ جنازہ کا منظر ، چار کمان سے گزرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے ۔
جناب محمد ظہیر خاں قادری کا مرتب کردہ مضمون "إِلَى اللَّحْدِ" سے اقتباس درج ہے جو "یادِ حسرت آیات" میں چھپ چکا ہے۔
"دکن نیوز" ، اخبارات "رہنمائے دکن" اور "سیاست" میں بھی حضرتؒ کے حالاتِ زندگی اور جلوسِ جنازہ و تدفین کی تفصیلات شائع ہوئی تھیں۔
"وقتِ وصال سہ پہر کا وقت تھا ۔ خبر بجلی کی طرح سارے شہر میں پھیل گئی اور لوگ دیوانہ وار مدینہ منزل کی طرف جانے لگے اور اس طرف کے تمام راستے سواریوں اور پیدل سوگواروں کی کثرت سے اٹ گئے۔ اخباری نمائندے بھی پہنچ گئے اور دوسرے دن حیدرآباد دکن کے تمام اخباروں نے سانحہٴ ارتحال جلی سرخیوں اور سیاہ حاشیوں سے شائع کیا اور اداریئے بھی لکھے ۔ جامعہ عثمانیہ، شہر کے تمام کالج اور اسکول سوگ میں ایک دن کے لئے بند کر دیئے گئے۔ دوسرے دن صبح میں یعنی ۲۵؍ مارچ کو غسل خود آپ کے اہلِ خاندان اور خلفاء نے دیا ۔ پوشاک پہنائی گئی اور نصف گھنٹے تک مرد معتقدین کو دیدار سے مشرف کروایا گیا ۔ بعد ازاں میت زنانے حصے میں لائی گئی ۔ جہاں دو گھنٹے تک ہزاروں عورتوں نے آہ و بکا کے درمیان آپ کا آخری دیدار کیا۔ اس موقعے پر یہ ایمان افروز منظر بھی دیکھنے میں آیا کہ آپ کی زوجہ محترمہ اور صاحبزادیاں رونے والیوں کو صبر کی تلقین کر رہی تھیں ۔
ولایتِ ذی شان کی آخری جھلکی وصالِ شریف کے بعد یوں دیکھی گئی کہ برسوں
کی بیماری کے باوجود چہرہٴ انور تازہ و روشن تھا ۔ خبرِ موت کی نفی کر رہا تھا ۔ آنکھوں کا نور اور چہرے سے ہویدا دل کا سرور زبانِ حال سے مژدہ سنا رہا تھا کہ مقامِ قرب و وصال عطا کیا گیا ہے۔ مُحِب محبوبِ حقیقی سے واصل ہو کر حیاتِ ابدی سے سرفراز فرمایا گیا ہے ۔ طبعی غم و اندوہ کے باوجود وہ دن عجیب پُر نور اور سہانا دکھائی دیتا تھا۔ ایک مرتبہ کا ذکر ہے کہ جامعہ عثمانیہ میں کسی نے حضرتؒ سے پوچھا کہ ہم مرنے کے بعد پیر سے جائیں یا سر سے تو آپؒ نے ارشاد فرمایا کہ ہماری پیدائش مالک و خالق کا احسان ہے۔ اس کے شکریے میں ہم سر سے چلتے ہوئے آئے اور پیدا ہوئے ۔ ادائیٴ شکریہ میں زمین پر سر رکھ دیا اور جائیں گے بھی تو اسی طرح ۔ ہمارا پیدا ہونا اور مرنا دونوں مالک و خالق کے حکم کی تعمیل ہے اور تعمیل ہم سر آنکھوں سے کریں گے۔
جلوسِ جنازہ کوئی گیارہ بجے مدینہ منزل سے چادر گھاٹ پُل ، عزاخانہٴ زہرا سے ہوتا ہوا نیا پُل اور پتھر گٹی سے گذرا اور یوں تقریباً دو گھنٹے بعد کل دو میل سے کم کی مسافت طے کر کے مکہ مسجد پہنچا۔ شرکائے جلوس کے علاوہ راستہ بھر دیدار کے منتظر لوگوں کے ٹھٹ کے ٹھٹ جمع تھے ۔ پردہ دار خواتین بھی گھروں کی بالکنیوں اور رکشاؤں میں سڑک کے دونوں طرف جمع ہو گئی تھیں ۔ کاندھا دینے کے خواہشمند معتقدین اتنے زیادہ تھے کہ جنازے کے ساتھ ساتھ لمبے لمبے بانس باندھ دیئے گئے تھے جنازے کے ساتھ سُبْحَانَ اللهِ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَلَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَاللَّهُ أَكْبَرُ کا بالجہر ذکر جاری تھا۔ جلوسِ جنازہ میں جو لوگ شرکت کر رہے تھے ان کے جذبات حضرت قبلہؒ کے شاگرد پروفیسر سید لیاقت حسین قادری (جامعہ عثمانیہ) کے الفاظ میں من و عن درج ذیل ہیں۔
”ایسے ولی اللہ کے جنازے میں شرکت نیک بختی و خوش نصیبی ہے نیتِ شرکت سے زیادہ نیتِ زیارت سے آئیں حصولِ برکت کے لئے آئیں۔
وقتِ وصال رحمتوں اور برکتوں کے نزول کا وقت ہوتا ہے ۔ إِنَّ رَحْمَتَ اللَّهِ قَرِيبٌ مِّنَ الْمُحْسِنِينَ (پ ۸ - ع ۱۴) اس لئے عوام ایسے اہلِ اللہ کے جنازے میں ان گنت تعداد میں پروانہ وار جمع ہوتے ہیں اور بخلوصِ نیت کاندھا دیتے ہیں۔ سورہٴ زمر کے آخر میں ارشادِ باری ہے۔ وَتَرَى الْمَلَائِكَةَ حَافِّينَ مِنْ حَوْلِ الْعَرْشِ يُسَبِّحُونَ بِحَمْدِ رَبِّهِمْ (پ ۲۴ - ع ۵) کہ تم دیکھو گے کہ اللہ تعالیٰ کے عرشِ اعظم کے اطراف فرشتے گھیرے ہوئے ہیں اور تسبیح و تحمید پڑھ رہے ہیں، بلا تشبیہ اس کی حکمت و مصلحت ہے کہ انسانِ کامل خلیفۃ اللہ کے جنازے کو کندھوں پر اٹھا کر انسان تسبیح و تحمید و تکبیر پڑھتے ہیں۔ اس کی حقیقت یہ ہے کہ حضور غوثِ پاکؒ سے مروی ہے : قَلْبُ الْمُؤْمِنِ عَرْشُ اللَّهِ الأَعْظَمُ کہ مومن کا دل اللہ کا عظیم عرش ہے، کیونکہ قلبِ مومن ہی کے ذریعے مومن کو اللہ کی نزدیکی حاصل ہوتی ہے ۔
”جب قلبِ مومن کا یہ حال ہے تو قلبِ ولی اللہ کا کیا حال ہوگا کہ اس قلبِ مصفّٰی و مطہّر ہی کے ذریعے نعمتِ دیدار نصیب ہوتی ہے۔ یہ خدا کا مکان ہے ۔ بیت اللہ الاعظم ہے جو قدرت کے ہاتھوں بنایا گیا ہے ۔ جب ایسے ولی اللہ کے جنازے کو کاندھے پر لیا جاتا ہے تو یہ تصور کیا جاتا ہے کہ عرشِ اللہ الاعظم کو کاندھے پر اٹھانے کی عزت حاصل کی جا رہی ہے ۔ جو خدمت فرشتے انجام دیتے ہیں وہی خدمت انجام دینے کا موقع خوش نصیب انسانوں کو عطا کیا جاتا ہے ہم نے دیکھا کہ اہلِ دل حضرات بڑے ہی شوق سے بڑے ہی احترام کے ساتھ
عرشِ اعظم کو کاندھوں پر اٹھانے کی عزت حاصل کر رہے تھے۔ دیکھا گیا کہ بعض اہلِ دل دوڑ دوڑ کر بار بار کاندھا دے رہے تھے اور بعض تو جنازے کو چھوڑنا ہی نہیں چاہتے تھے ۔ یہ منظر ، دیدار اور شوقِ لقائے یار کا مظہر تھا ۔“
سید لیاقت حسین قادری ایم ۔ اے
”بکثرت ہندو بھی جلوسِ جنازہ کے راستے میں جگت گرو اور مہا پرش کا آخری درشن کرنے موجود تھے۔ کچھ جلوسِ جنازہ میں بھی شریک ہو گئے تھے ۔ جلوسِ جنازہ جب پتھر گٹی سے آگے بڑھا تو ایسے علاقے سے گذرا جہاں ہندو ساہوکار کاروبار بھی کرتے ہیں اور سڑک کے دونوں جانب اوپر فلیٹوں میں رہتے بھی ہیں ۔ جلوسِ جنازہ جب یہاں پہنچا تو ان کے اہلِ خاندان نے گل پاشی کی ۔ اصل جلوس کے پیچھے پیچھے شیعہ برادران اپنے عقائد کے مطابق اپنا ایک ماتمی جلوس بنا کر چل رہے تھے اور نوحہ خوانی کر رہے تھے
جب جنازہ مکہ مسجد پہنچا تو وہاں پہلے ہی ایک اژدھام جمع تھا ۔ مکہ مسجد میں تل دھرنے کو جگہ نہ تھی ۔ سڑک پر چارمینار تک یونانی دواخانہٴ نظامیہ کے احاطے میں بھی کوئی جگہ باقی نہیں رہی۔ مکہ مسجد کے ایک حصے میں خواتین بھی موجود تھیں۔ اژدھام کی کثرت سے اندرونِ مسجد سنگِ مرمر کی جالی کا ایک حصہ ٹوٹ گیا اور تین حضرات زخمی ہوئے جنہیں فوراً دواخانہٴ عثمانیہ میں منتقل کر دیا گیا ۔ نمازِ جنازہ ایک گھنٹے بعد تقریباً ۴ بجے ادا کی گئی آپؒ کے مرشد زادے اور داماد حضرت سید محمد باقر حسینیؒ نے امامت فرمائی۔ اس موقعے پر حاضرین کی تعداد ایک محتاط اندازے کے مطابق ایک لاکھ سے کسی طرح کم نہیں تھی ۔ مکہ مسجد میں نمازِ جنازہ پڑھانے کی ضرورت نصف صدی سے زائد عرصے کے بعد پیش آئی۔ قبل ازیں نواب میر محبوب علی خاں آصف جاہ سادس کی نمازِ جنازہ یہاں پر ادا کی گئی تھی ۔ نمازِ جنازہ کے بعد جلوسِ میت براہِ پنج محلہ قاضی پورہ
روانہ ہوا ۔ قاضی پورہ میں حضرت کے پیر و مرشد حضرت سید محمد صدیق الحسینی القادریؒ کے مزار کے پاس جنازہ رکھا گیا اور پھر جنازہ پنج محلہ، چارمینار اور لاڈ بازار سے ہوتا ہوا تقریباً ڈیڑھ میل چل کر پانچ بجے صدیق گلشن پہنچا ۔ اس عرصے میں اژدھام میں کوئی کمی نہیں آئی، بلکہ ہجوم کچھ بڑھتا ہی جا رہا تھا۔ صدیق گلشن میں بھی پہلے ہی سے بہت سے مرد اور عورتیں جمع تھیں ۔ پہلے ان عورتوں کو موقع دیا گیا جو مدینہ منزل میں مشرف بہ دیدار نہ ہو سکی تھیں ۔ پھر مردوں کو آخری دیدار کرایا گیا اور تدفین عمل میں آئی ۔ قبرِ شریف آپؒ نے خود اپنے خرچ پر وصال سے پندرہ دن پہلے (نصر اللہ صاحب قدیری کی نگرانی میں) تیار کروائی تھی ۔ مزارِ شریف تقریباً ۱۰۰ مربع گز چبوترے کے وسط میں واقع ہے اور حسبِ حکمِ شریعت اور وصیت کچا ہے ۔ تاہم تمیز کے لئے ارد گرد سنگِ مرمر کا فرش بعد میں کر دیا گیا اور اسی طرح ایک چوکھٹ بھی بنا دی گئی ۔
”جلوس و نمازِ جنازہ میں خلقِ خدا کی اس بکثرت شرکت کا سبب نہ تو ظاہری حکومت تھی ، نہ سیاسی تشہیر بلکہ رضائے الٰہی کے لئے مخلوقِ خدا کی بے لوث اور انتھک خدمت کا ناقابلِ تردید ثبوت ۔
(۱) "يُحْيِ الْعِظَامَ وَهِيَ رَمِيمٌ" : سید مراد علی شاہ طالع
۱۳۸۱ھ
(۲) "غَفَرَ اللهُ لَهُ" : سید مراد علی شاہ طالع
۱۳۸۱ھ
(۵) "تو مولیٰ شدی تو سراجاً منیر"
۱۳۷۱ فصلی
جناب تراب اورنگ آبادی
• سَلام
• نَعت : فارسی
• نَعت : اُردو
• نَعت : ہِندی
بخاری شریف میں ہے کہ مسجد نبویؐ میں حضرت حسان بن ثابت کے لئے منبر بچھایا جاتا وہ اس پر کھڑے ہو کر رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے مفاخر بیان کرتے اور کفار کی بدگوئیوں کا جواب دیتے اور سید عالم صلی اللہ علیہ وسلم ان کے حق میں دعا فرماتے جاتے : "یا اللہ مدد کر اس کی روح القدس سے“
آپؐ کی مجلسِ مبارک میں اکثر شعر پڑھے جاتے تھے جیسا کہ ترمذی میں جابرؓ بن سمرہ سے مروی ہے
حضرت عائشہ رض نے فرمایا کہ شعر کلام ہے ، بعض اچھا ہوتا ہے ، بعض بُرا اچھے کو لو ، بُرے کو چھوڑ دو۔
شعبي نے کہا کہ حضرت ابو بکر صدیق رض شعر کہتے تھے ۔ حضرت علیؓ ان سب سے زیادہ شعر فرمانے والے تھے ۔ رضی اللہ تعالیٰ عنہم۔
حضرت عبد القدیر صدیقیؒ حسرت نے بھی شعر کہے تو اللہ تعالیٰ کی حمد و ثنا ، اس کی توحید ، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت ، اصحابِ کرام و صلحاء امت کی منقبت اور حکمت و موعظت اور زہد، ادبِ تصوف میں کہے۔
”آپ نے کوئی شعر یونہی نہیں کہا ، بلکہ جب بھی گوہر فشاں ہوئے تو
اس میں اپنی کسی وجدانی کیفیت کا اظہار فرمایا ۔ چنانچہ اگر کوئی صاحبِ وجدان پڑھے تو اس کے سامنے آپؒ کے کلام کا حسن نکھر کر سامنے آتا ہے اگر کوئی صاحبِ وجدان تو نہیں لیکن سخن فہم ضرور ہے تو پھر اس کا وجدان اور کیفیاتِ روحانی سے فیض یاب ہونا ضروری ہے ....“
جناب شمس الحق بخاری
مضمون ”طوطیٴ شیریں بیاں“ یادِ حسرت آیات ۔
حضرت قبلہؒ نے اردو ، ہندی ، فارسی، عربی چاروں زبانوں میں اپنے جوہر دکھائے ہیں۔ مجموعہٴ کلام ”کلیاتِ حسرت“ کے نام سے شایع ہوا ہے۔ ابتداً آپ کا کلام ”نسیمِ عرفان“ ، ”زمزمہٴ محبت“ ، ”مرآۃ الحقایق“ ، ”گلدستہٴ اطفال“ ، ”فغانِ حسرت“ ، ”زفرات الاشواق“ وغیرہ میں شایع ہوا تھا۔
”زمزمہٴ محبت“ میں حضرتؒ خود فرماتے ہیں : ”اس زمزمہٴ محبت سے نہ مرحبا مطلوب ہے نہ واہ وا ! مدحِ نبیؐ و آلِ نبیؐ میرا دین ہے ۔ میرا ایمان ہے ۔ وہی میرا مقصود ہے ، وہی میرے مخاطب ہیں ....“
چند سلام و نعت درج ذیل ہیں ۔ صاحبِ ذوق حضرات ”کلیاتِ حسرت“ دیکھیں۔
۱- تصانیف حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقیؒ
سلسلہ مطبوعات حسرت اکیڈیمی - حیدر آباد:
• تفسیر صدیقی
• نظام العمل فقراء
• الدین
• المعارف
• اصول اسلام
• الدین الیسر
• حکمت اسلامیہ
• قول فیصل
• کلیاتِ حسرت
• حقیقتِ بیعت
۲- مضامین ماہنامہ ”القدیر“ مدیر محمد احمد اللہ احمد قدیری - حیدر آباد
۳- ”حسرت نمبر“ ماہنامہ القدیر ۱۳۸۱ھ - مدیر محمد احمد اللہ احمد قدیری حیدر آباد
۴- ”خوانِ یغما“ - مرتبہ انوار الدین صاحب صدیقی - پہلی اشاعت ۱۳۷۵ھ - دوسری اشاعت ۱۹۷۷ء - حیدر آباد
۵- ”یادِ حسرت آیات“ - مرتبہ ڈاکٹر محمد ضیاء الحق قدیری، مطبوعہ کراچی ۱۳۹۷ھ
۶- ”گلدستہ تجلیات“ - مولانا سید محی الدین قادری - مطبوعہ ۱۳۶۳ھ - حیدر آباد
۷- ”عقائد شاہ“ - مصنفہ حضرت میر پرورش علی بادشاہ حسینی بزبان عربی، مترجمہ حضرت سید محمد باقر حسینی - ۱۳۸۶ھ اشاعت اردو حیدر آباد
۸- ”دار العلوم کے سپوت“
مرتبہ مولوی حافظ محمد مظہر صاحب
سلسلہ مطبوعات ادارہ ادبیاتِ اردو، شمارہ ۱۷۲، ۱۹۵۳ء - حیدر آباد
۹- ”صراط الحمید“
سفر نامہ حج مولانا الیاس برنی ۱۹۲۷ء
۱۰- ”العرفان“
مرتبہ مولوی انوار الدین صاحب صدیقی
۱۱- ”فیضانِ صحبت“
مرتبہ مولوی انوار الدین صاحب صدیقی، ۱۳۷۴ھ
۱۲- ”ضرورتِ بیعت“ مضمون
رسالہ ”التوحید“ مصنفہ حضرت بحر العلوم عبد القدیر صدیقی بزبان فارسی، مترجمہ اردو حضرت عبد الرحیم صاحب حیرتؔ، فرزند و جانشین اول حضرت بحر العلوم
۱۳- سفرنامہ ”مقاماتِ صدق و صفا“
کرنل حبیب علی قدیری، طباعت ۱۳۸۹ھ - حیدر آباد
• ۲۷ رجب ۱۲۸۸ھ م ۱۲ اکتوبر ۱۸۷۱ء: ولادت حیدرآباد دکن - محلہ قاضی پورہ۔
• ۱۲۹۵ھ - ۱۲۹۶ھ م ۱۸۷۹ء: روانگی حج بعمر ۸ سال والدین اور ماموں حضرت خواجہ محمد صدیقیؒ کے ساتھ۔
• ۱۳۰۳ھ م ۱۸۸۶ء / ۱۳۰۴ھ م ۱۸۸۷ء: شادی بعمر ۱۶ سال؛ وفات والدہ ماجدہ انور بیگم صاحبہ؛ عطائے خلافت از طرف حضرت خواجہ محمد صدیقؒ۔
• ۱۳۱۳ھ م ۱۸۹۶ء: وفات حضرت خواجہ محمد صدیقؒ؛ تکمیل مولوی فاضل (عربی)، منشی فاضل (فارسی) پنجاب یونیورسٹی - اعزازی کامیابی بعمر ۲۵ سال؛ ابتدائے تدریس مدرسہ دار العلوم حیدرآباد۔
• ۱۹۰۴ء: ثمرۃ الادب کا قیام، مدرسہ دار العلوم۔
• ۱۹۰۶ء - ۱۹۰۸ء: ممبر شبلی کمیٹی برائے نصابِ دینی تعلیم - ریاست حیدرآباد۔
• ۱۳۲۳ھ - ۱۹۰۶ء: مضمون ”اصولِ تنقید“ رسالہ ”صحیفہ“ جاری کردہ رضی الدین حسن کیفی - جلد اول ۱۳۲۳ھ / جمادی الاول۔
• ۱۹۱۰ء: کلیہ عثمانیہ کا قیام - صدر شعبہ دینیات (دار العلوم کالج)۔
• ۱۳۲۹ھ م ۱۹۱۱ء: وفات حضرت بادشاہ بیگم صاحبہ (محلِ اول) - ۱۲ شوال؛ وفات حضرت عبد القادر صاحب صدیقی والد بزرگوار - ۱۳ ذی الحجہ۔
• ۱۳۳۸ھ م ۱۹۱۹ء: قیامِ جامعہ عثمانیہ - پروفیسر حدیث و صدر شعبۂ دینیات۔
• ۱۳۴۲ھ م ۱۹۲۴ء: دوسرا حج - سفرِ ممالکِ اسلامیہ شام، عراق، بیت المقدس، حجاز۔
• ۱۳۵۱ھ م ۱۹۳۲ء: وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش بعمر ۶۲ سال۔
• ۱۳۵۱ھ م ۱۹۳۲ء: حج - تیسری بار۔
• ۱۹۳۳ء: اعزازی ناظم جامعہ نظامیہ۔
• ۱۳۵۲ھ تا وفات: درس و تدریس و تصنیف بہ قیام گاہ۔
• ۱۹۲۸ء: حکمتِ اسلامیہ
• ۱۹۳۳ء: الدین
• ۱۳۵۳ھ م ۱۹۳۴ء: زمزمۂ محبت
• ۱۹۳۵ء: شرح فصوص الحکم
• ۱۳۵۴ھ م ۱۹۳۵ء: المعارف
• ۱۳۶۱ھ م ۱۹۴۱ء: مسئلہ عدمِ نسخِ قرآن
• تفسیر صدیقی: اواخر دہا ۱۹۴۰ء تکمیل؛ اشاعتِ ”درسِ قرآن“ ۲۲ پارے اور ”القدیر“ بالاقساط؛ اشاعتِ پاکستان ۱۳۷۲ھ تا ۱۳۹۲ھ (۶) جلدوں میں۔
• ۱۹۶۰ء: نظام العمل فقراء
• ۱۳۸۱ھ - ۱۷ شوال م ۲۴ مارچ ۱۹۶۲ء: وفات - حیدرآباد دکن۔
• بحر العلوم حضرت عبد القدیر صدیقی حسرتؔ: ولادت ۲۷ رجب ۱۲۸۸ھ م ۱۲ اکتوبر ۱۸۷۱ء | وفات ۱۷ شوال ۱۳۸۱ھ م ۲۴ مارچ ۱۹۶۲ء
• حضرت سید خواجہ محمد صدیق محبوب اللہ: ولادت ۲۹ شعبان ۱۲۶۲ھ م ۱۲ اگست ۱۸۴۶ء | وفات ۱۹ ذیقعدہ ۱۳۱۳ھ م ۳ مئی ۱۸۹۶ء
• حضرت میر پرورش علی بادشاہ حسینی: ولادت ۱۱۹۱ھ م ۱۷۷۷ء | وفات ۲۳ ربیع الثانی ۱۲۸۶ھ م ۲ اگست ۱۸۶۹ء
• حضرت حافظ شجاع الدین: ولادت ۱۱۸۸ھ م ۱۷۷۴ء | وفات ۳ محرم ۱۲۶۵ھ م ۳۰ نومبر ۱۸۴۸ء
• حضرت شاہ رفیع الدین صاحب قندھاری: ولادت ۱۱۶۱ھ م ۱۷۴۸ء | وفات ۱۲ رجب ۱۲۳۱ھ م ۱۰ فروری ۱۸۱۶ء
• حضرت خواجہ رحمت اللہ نائب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم: ولادت ۱۱۰۸ھ م ۱۶۹۶ء | وفات ۲۶ ربیع الاول ۱۱۹۵ھ م مارچ ۱۷۸۱ء
• حضرت عبد القادر صدیقی (والد): ولادت ۶ ربیع الاول ۱۲۵۱ھ م ۱۲ جولائی ۱۸۳۵ء | وفات ۱۳ ذی الحجہ ۱۳۲۹ھ شنبہ ۲۵ نومبر ۱۹۱۱ء
• فضل اللہ صدیقی (دادا): ولادت ۱۲۲۷ھ م ۱۸۱۲ء | وفات ۱۵ ذیقعدہ ۱۲۸۳ھ م ۲۲ مارچ ۱۸۶۷ء
• دریا خاں ثانی (پردادا): وفات ۳۰ ربیع الاول ۱۲۳۹ھ م ۴ دسمبر ۱۸۲۳ء
• محی الدولہ قادر یار خاں ثانی بن شاہ عبد القادر صدیقی یکہ تازی (جدِ اعلیٰ): ولادت ۱۱۰۸ھ م ۱۶۹۶ء | وفات ۱۱۸۸ھ اورنگ آباد (۱۷۷۴ء)
• انور بیگم صاحبہ (والدہ): ولادت ۲۸ محرم الحرام ۱۲۶۵ھ م ۲۵ دسمبر ۱۸۴۸ء | وفات ۹ رمضان ۱۳۰۴ھ م ۱۲ جون ۱۸۸۷ء
(۱) حضرت بادشاہ بیگم بنت غلام حسین صاحب بن حضرت فضل اللہ (سنہ وفات: ۱۲ شوال ۱۳۲۹ھ)
ابناء (فرزندان):
۱- محمد عبد العزیز صدیقیؒ
۲- عبد الرحیم حیرتؔ صدیقی (جانشین اول)
۳- مولانا ابو تراب علی صدیقی مدظلہ (موجودہ جانشین)
۴- ابو القاسم محمد صدیقی (امیؔ)
۵- حضرت حسین شجاع الدین صدیقی (عزتؔ)
۶- حسن (کم سنی میں فوت ہوئے)
بنات (دختران):
۱- زینب بیگم صاحبہ
۲- عائشہ بیگم صاحبہ
۳- خدیجہ بیگم صاحبہ
۴- فاطمہ بیگم صاحبہ
۵- حبیب بیگم صاحبہ
۶- حاجی بیگم صاحبہ
۷- فاطمہ بیگم صاحبہ
۸- خواجہ بیگم صاحبہ
(۲) حضرت عائشہ بیگم صاحبہ بنت مولوی احسان الحق صاحب:
ابناء:
۱- حسن (کم سنی میں فوت)
۲- حسن محی الدین غیرتؔ (مرحوم)
۳- عبد القادر معین الدین (مرحوم)
(۳) حضرت فرح بیگم صاحبہ بنت حکیم عبد الرحمن صاحب (بلا اولاد فوت ہوئیں)
(۴) حضرت رابعہ مدنی بنت سید اکبر علی الحسینی مدنی:
ابناء:
۱- ابراہیم خلیل اللہ
۲- موسیٰ عبد الرحمن صدیقی
۳- عتیق اللہ صدیقی
۴- اسمعیل صدیقی
۵- عبد الشکور صدیقی
۶- غوث محی الدین صدیقی
بنات:
۱- فاطمہ بیگم
۲- آمنہ بیگم
۳- نفیسہ بیگم
۴- طیبہ بیگم
۵- طاہرہ بیگم
۶- لطیفہ ربانی
۷- سعیدہ قطب النساء
حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم
چار سلاسلِ طریقت جو خواجہ معروف کرخیؒ پر جمع ہوتے ہیں:
[۱] السلسلۃ الصدیقیۃ:
۱- حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ
۲- حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہ
۳- حضرت قاسم بن محمد بن ابی بکر رضی اللہ عنہ
۴- حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ
[۲] السلسلۃ الحسینیۃ:
۱- حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
۲- حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ
۳- حضرت امام زین العابدین رضی اللہ عنہ
۴- حضرت امام محمد باقر رضی اللہ عنہ
۵- حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ
۶- حضرت امام موسیٰ کاظم رضی اللہ عنہ
۷- حضرت امام علی رضا رضی اللہ عنہ
۸- حضرت خواجہ معروف کرخی رضی اللہ عنہ
[۳] السلسلۃ البصریۃ:
۱- حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
۲- حضرت خواجہ حسن بصری رضی اللہ عنہ
۳- حضرت حبیب عجمی رضی اللہ عنہ
۴- حضرت داؤد طائی رضی اللہ عنہ
۵- حضرت خواجہ معروف کرخی رضی اللہ عنہ
[۴] السلسلۃ الحسنیۃ:
۱- حضرت علی مرتضیٰ رضی اللہ عنہ
۲- حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ
۳- حضرت عبد اللہ محض رضی اللہ عنہ
۴- حضرت موسیٰ الجون رضی اللہ عنہ
۵- حضرت داؤد طائی رضی اللہ عنہ
سلسلہ از حضرت خواجہ معروف کرخی تا حضرت غوث الاعظم شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ:
• حضرت خواجہ معروف کرخی
• حضرت سری سقطی
• حضرت خواجہ جنید بغدادی سید الطائفہ
• حضرت ابو بکر شبلی
• حضرت عبد العزیز بن الحارث تمیمی
• حضرت عبد الواحد تمیمی
• حضرت محمد ابو الفرح طرطوسی
• حضرت خواجہ علی ہکاری
• حضرت شیخ ابو سعید بن علی مخزومی (المخرمی)
• حضرت شیخ عبد القادر جیلانی قدس سرہ
۱- حضرت شیخ عبد القادر جیلانیؒ
۲- حضرت عبد اللہ بن علی اسدیؒ
۳- حضرت عبد اللہ ابن یوسف اسدیؒ
۴- حضرت شیخ احمد بن عبد اللہ اسدیؒ
۵- حضرت محمد بن احمد اسدیؒ
۶- حضرت شیخ ابو بکر فخر الدین محمد بن علیؒ
۷- حضرت محی الدین شیخ احمدؒ
۸- حضرت سراج الدین ابی بکر سلامیؒ
۹- حضرت اسمعیل ابن ابراہیم الجبرتی الزبیدیؒ
۱۰- حضرت محمد مزجاجیؒ
۱۱- حضرت اسمعیل بن صدیق جبرتیؒ
۱۲- حضرت شیخ ابو بکر ابن سلامؒ
۱۳- حضرت احمد ابن موسیٰ مشرعؒ
۱۴- حضرت شیخ جنید ابن احمد یمنیؒ
۱۵- حضرت عبد القادر بن جنید یمنیؒ
۱۶- حضرت شیخ شجاع الدین عمر ابن احمدؒ
۱۷- حضرت امین الدین مرواحیؒ
۱۸- حضرت محمد ابن یونس عبد النبیؒ
۱۹- حضرت صفی الدین احمد قشاشی ابن یونس الدجانیؒ
۲۰- حضرت عبد اللہ با فقیہ علویؒ
۲۱- حضرت عبد اللہ ابن احمد برومؒ
۲۲- حضرت شیخ سید علوی برومؒ
۲۳- حضرت خواجہ رحمت اللہ نائب رسول اللہؒ
۲۴- حضرت شاہ رفیع الدین قندھاری فاروقیؒ
۲۵- حضرت سید شجاع الدین حسینی علویؒ
۲۶- حضرت سید محمد حسینی پرورش علی بادشاہؒ
۲۷- حضرت خواجہ محمد صدیق محبوب اللہ عبد القادر ثانیؒ
۲۸- حضرت محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔؒ
(حسبِ روایت):
بحر العلوم حضرت محمد عبد القدیر صدیقی قادریؒ
بحسنِ سعی و کوشش:
مولوی قاضی احمد منیر الدین صاحب فاروقی قادری
الطبع: شمس پریس، حیدر آباد دکن / اعظم اسٹیم پریس
اللَّهُمَّ اجْعَلْ أَفْضَلَ صَلَوَاتِكَ أَبَدًا، وَأَنْمَى بَرَكَاتِكَ سَرْمَدًا، وَأَزْكَى تَحِيَّاتِكَ فَضْلًا وَعَدَدًا، عَلَى أَشْرَفِ الْخَلَائِقِ الْإِنْسَانِيَّةِ، وَمَجْمَعِ الْحَقَائِقِ الْإِيمَانِيَّةِ، وَطُورِ التَّجَلِّيَاتِ الْإِحْسَانِيَّةِ، وَمَهْبِطِ الْأَسْرَارِ الرَّحْمَانِيَّةِ، وَعَرُوسِ الْمَمْلَكَةِ الرَّبَّانِيَّةِ، وَوَاسِطَةِ عِقْدِ النَّبِيِّينَ، وَمُقَدَّمِ جَيْشِ الْمُرْسَلِينَ...
...وَقَائِدِ رَكْبِ الْأَنْبِيَاءِ الْمُكَرَّمِينَ، وَأَفْضَلِ الْخَلْقِ أَجْمَعِينَ، حَامِلِ لِوَاءِ الْعِزِّ الْأَعْلَى، وَمَالِكِ أَزِمَّةِ الْمَجْدِ الْأَسْنَى، شَاهِدِ أَسْرَارِ الْأَزَلِ، وَمُشَاهِدِ أَنْوَارِ السَّوَابِقِ الْأُوَلِ، وَتَرْجُمَانِ لِسَانِ الْقِدَمِ، وَمَنْبَعِ الْعِلْمِ وَالْحِلْمِ وَالْحِكَمِ، مَظْهَرِ الْوُجُودِ الْكُلِّيِّ وَالْجُزْئِيِّ، وَإِنْسَانِ عَيْنِ الْوُجُودِ الْعُلْوِيِّ وَالسُّفْلِيِّ، رُوحِ جَسَدِ الْكَوْنَيْنِ، وَعَيْنِ حَيَاةِ الدَّارَيْنِ، الْمُتَحَقِّقِ بِأَعْلَى رُتَبِ الْعُبُودِيَّةِ، الْمُتَخَلِّقِ بِأَخْلَاقِ الْمَقَامَاتِ الِاصْطِفَائِيَّةِ، الْخَلِيلِ الْأَكْرَمِ، وَالْحَبِيبِ الْأَعْظَمِ، سَيِّدِنَا مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ خَاتَمِ النَّبِيِّينَ، وَعَلَى آلِهِ وَصَحْبِهِ أَجْمَعِينَ، عَدَدَ مَعْلُومَاتِكَ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِكَ، كُلَّمَا ذَكَرَكَ وَذَكَرَهُ الذَّاكِرُونَ، وَغَفَلَ عَنْ ذِكْرِكَ وَذِكْرِهِ الْغَافِلُونَ، وَسَلَّمَ تَسْلِيمًا كَثِيرًا إِلَى يَوْمِ الدِّينِ.
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ خَلِيفَةِ رَسُولِ اللَّهِ بِالتَّحْقِيقِ سَيِّدِنَا أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ مَظْهَرِ الْعَجَائِبِ سَيِّدِنَا عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِنَا سَلْمَانَ الْفَارِسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ حُسَيْنٍ الرِّضَى رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِنَا قَاسِمِ بْنِ أَبِي بَكْرٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ عَلِيٍّ زَيْنِ الْعَابِدِينَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ مُحَمَّدٍ الْبَاقِرِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ جَعْفَرٍ الصَّادِقِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِ التَّابِعِينَ الْحَسَنِ الْبَصْرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ حَبِيبٍ عَجَمِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ مُوسَى الْكَاظِمِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْإِمَامِ عَلِيِّ بْنِ مُوسَى الرِّضَا رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِنَا دَاوُدَ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِنَا مَعْرُوفِ بْنِ فَيْرُوزَ الْكَرْخِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ أَبِي الْحَسَنِ سَرِيِّ السَّقَطِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ سَيِّدِ الطَّائِفَةِ أَبِي الْقَاسِمِ جُنَيْدٍ الْبَغْدَادِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ أَبِي بَكْرِ بْنِ جَحْدَرٍ الشِّبْلِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ أَبِي الْفَضْلِ عَبْدِ الْوَاحِدِ التَّمِيمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ أَبِي الْفَرَحِ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الطَّرْطُوسِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ أَبِي الْحَسَنِ عَلِيِّ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيِّ الْهَكَّارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ أَبِي سَعِيدٍ الْمُبَارَكِ بْنِ عَلِيٍّ الْمَخْرَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْقُطْبِ الرَّبَّانِي وَالْغَوْثِ الصَّمَدَانِي الْفَرْدِ الْجَامِعِ وَالْغَيْثِ النَّافِعِ مُحْيِي الدِّينِ أَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ الْقَادِرِ الْحَسَنِيِّ الْحُسَيْنِيِّ الْجِيلَانِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ وَأَرْضَاهُ عَنَّا [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ أَبِي مُحَمَّدٍ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَلِيٍّ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يُوسُفَ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ أَبِي مُحَمَّدٍ أَحْمَدَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْأَسَدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ فَخْرِ الدِّينِ أَبِي بَكْرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ مُحْيِي الدِّينِ أَحْمَدَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ سِرَاجِ الدِّينِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ السَّلَامِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ شَيْخِ الْعَارِفِينَ إِمَامِ الْمُتَّقِينَ شَرَفِ الدِّينِ إِسْمَاعِيلَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْجَبَرْتِيِّ الزَّبِيدِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ مُحَمَّدٍ الْمَزْجَاجِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الصِّدِّيقِ الْجَبَرْتِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَكْمَلِ أَبِي بَكْرِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَخْيَرِ أَحْمَدَ بْنِ مُوسَى الْمُشْرِعِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ جُنَيْدِ بْنِ أَحْمَدَ الْيَمَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْكَبِيرِ عَبْدِ الْقَادِرِ بْنِ جُنَيْدٍ الْيَمَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ شُجَاعِ الدِّينِ عُمَرَ بْنِ أَحْمَدَ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَجَلِّ أَمِينِ الدِّينِ بْنِ الصِّدِّيقِ الْمَرْوَاحِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْجَلِيلِ مُحَمَّدِ بْنِ يُونُسَ الْمُلَقَّبِ بِعَبْدِ النَّبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْإِمَامِ الْأَمْجَدِ صَفِيِّ الدِّينِ أَحْمَدَ بْنِ يُونُسَ الدَّجَانِيِّ الْحَسَنِيِّ الْقُشَاشِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْمُعَظَّمِ عَبْدِ اللَّهِ بَافَقِيهٍ الْعَلَوِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْمُكَرَّمِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَحْمَدَ بَرُومٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَمْجَدِ السَّيِّدِ عَلَوِيِّ بْنِ أَحْمَدَ بَرُومٍ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ خَوَاجَه رَحْمَتِ اللَّهِ نَائِبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَرْقَمِ شَاهْ رَفِيعِ الدِّينِ مُحَمَّدٍ الْفَارُوقِيِّ الْقَنْدَهَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الشَّيْخِ الْأَعْظَمِ الْحَافِظِ الْحَاجِّ سَيِّدِ شُجَاعِ الدِّينِ الْحُسَيْنِيِّ الْعَلَوِيِّ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ السَّيِّدِ الْأَجَلِّ الْأَعْظَمِ سَيِّدِ مُحَمَّدٍ الْحُسَيْنِيِّ الْمُلَقَّبِ بِمِيرْ پَرْوَرِشْ عَلِي بَادْشَاهْ حُسَيْنِي رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُ [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ الْأُسْتَاذِ النَّفْسِ الرَّحْمَانِيِّ عَبْدِ الْقَادِرِ الثَّانِي مَحْبُوبِ اللَّهِ وَارِثِهِ صَاحِبِ الْعِرْفَانِ وَالتَّحْقِيقِ الْحَافِظِ الْحَاجِّ خَوَاجَه مُحَمَّدٍ الصِّدِّيقِ الْحَسَنِيِّ الْقَادِرِيِّ أَعْلَى اللَّهُ مَقَامَهُ وَأَرْضَاهُ عَنَّا [درود شریف]
اللَّهُمَّ بِحُرْمَةِ بَحْرِ الْعُلُومِ شَيْخِنَا وَمَوْلَانَا مُحَمَّدِ عَبْدِ الْقَدِيرِ الصِّدِّيقِيِّ الْقَادِرِيِّ حَسْرَتْ قَدَّسَ اللَّهُ سِرَّهُ الْأَقْدَسَ وَأَرْضَاهُ عَنَّا [درود شریف]
اعْتَصَمْتُ بِاللَّهِ، وَاسْتَجَرْتُ بِاللَّهِ، وَاسْتَعَنْتُ بِاللَّهِ، وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ.
لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ [درود شریف ۳ بار]
إِلَهِي أَظْهِرْ عَلَى ظَاهِرِي سُلْطَانَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (۳)
وَحَقِّقْ عَلَى بَاطِنِي بِحَقَائِقِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (۳)
وَاسْتَغْرِقْ فِيكَ ظَاهِرِي وَبَاطِنِي بِإِحَاطَةِ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ (۳)
وَاسْتَفْنِنِي لَكَ فِي مَرَاتِبِ وُجُودِكَ وَشُهُودِكَ حَتَّى لَا أَشْهَدَ غَيْرَ أَفْعَالِ صِفَاتِكَ، بِوَجْهِ الْحَيِّ الَّذِي لَا يَمُوتُ، لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ، اللَّهُ اللَّهُ اللَّهُ اللَّهُ (۳)
دُلَّنِي بِكَ عَلَيْكَ، وَارْزُقْنِي الثَّبَاتَ عِنْدَ وُجُودِكَ حَتَّى أَكُونَ مُنَادِيًا بَيْنَ يَدَيْكَ يَا اللَّهُ (۳)
إِلَهِي بِعَظَمَتِكَ وَجَلَالِكَ...
...ارْزُقْنِي حُبَّكَ يَا اللَّهُ (۳)
إِلَهِي اجْعَلْ قَلْبَ عَبْدِكَ الضَّعِيفِ مَظْهَرَ ذَاتِكَ وَمَنْشَأَ آيَاتِكَ يَا اللَّهُ (۳)
يَا حَيُّ يَا حَيُّ يَا حَيُّ، أَحْيِنِي حَيَاةً طَيِّبَةً، فَاسْقِنِي مِنْ شَرَابِ مَحَبَّتِكَ أَعْذَبَهُ وَأَطْيَبَهُ، إِلَهِي حَقِّقْ حَيَاتِي بِكَ يَا حَيُّ (۳)
أَبْقِ رُوحِي بِكَ حِلْيَةً أَبَدِيَّةً، وَمَتِّعْ سِرِّي بِسِرِّكَ فِي الْحَضَرَاتِ الشُّهُودِيَّةِ، وَامْلَأْ قَلْبِي بِالْمَعَارِفِ الرَّبَّانِيَّةِ، وَأَطْلِقْ لِسَانِي بِالْعُلُومِ اللَّدُنِّيَّةِ الشَّأْنِيَّةِ يَا حَيُّ (۳)
يَا وَاحِدُ (۳) اجْعَلْنِي مُوَحِّدَ النُّورِ، وَجَلِّ لِي بَيِّنَةً مُؤَيَّدَةً بِشُهُودِ فَرْدَانِيَّتِكَ يَا وَاحِدُ (۳)
إِلَهِي أَنْتَ الْمُتَوَحِّدُ فِي ذَاتِكَ بِأُلُوهِيَّتِكَ يَا وَاحِدُ (۳)
يَا عَزِيزُ (۳) اجْعَلْنِي بِعِزَّتِكَ مِنَ الْأَعَزِّينَ بَيْنَ يَدَيْكَ يَا عَزِيزُ (۳)، وَاسْتَعْمِلْنِي بِأَعْمَالِ الْأَعَزِّينَ...
...لَدَيْكَ يَا عَزِيزُ (۳)، اجْعَلْنِي مِنْ عِبَادِكَ الْأَعَزِّينَ يَا عَزِيزُ (۳)
يَا وَهَّابُ (۳) هَبْ لِي مِنْ جَزِيلِ هِبَتِكَ مَا يُبَلِّغُنِي إِلَى مَرْضَاتِكَ يَا وَهَّابُ (۳)
يَا وَاهِبَ الْأَسْرَارِ هَبْ لِي مِنْ أَسْرَارِكَ فَيْضًا تَجْعَلُنِي بِهِ دَائِمًا مُسْتَحْفِظًا لِمَوْهِبَتِكَ يَا وَهَّابُ (۳)
إِلَهِي حَقِّقْنِي بِمَوَاهِبِ حَقِيقَةِ حَقِيقَتِكَ يَا وَهَّابُ (۳)
إِلَهِي كَوْنِي شَاهِدٌ عَلَيَّ بِالافْتِقَارِ إِلَى غِنَائِكَ الْمُطْلَقِ الْكَامِلِ بِالذَّاتِ، فَامْنُنْ عَلَى عَبْدِكَ الضَّعِيفِ بِغِنًى أَكُونُ بِهِ غَنِيًّا مُغْنِيًا مَنْ شِئْتَ غِنَاهُ فِي وَصْفِ الْفَقْرِ بَيْنَ يَدَيْكَ، إِنَّكَ أَنْتَ الْغَنِيُّ الْوَهَّابُ يَا وَهَّابُ (۳)
يَا وَدُودُ (۳) اجْعَلْ قَلْبِي وَدًّا لَكَ يَا وَدُودُ (۳)
إِلَهِي أَعْطِنِي وُدًّا فِي قُلُوبِ عِبَادِكَ الْمُؤْمِنِينَ يَا وَدُودُ (۳)
إِلَهِي اكْفِنِي شَرَّ مَنْ كَفَيْتَ بِبِرِّكَ يَا وَدُودُ (۳)
اللَّهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَآلِهِ (۳) مَرَّاتٍ
قَالَ الْعَبْدُ الْمُفْتَقِرُ إِلَى اللَّهِ الْغَنِيِّ عَبْدُ الْقَدِيرِ : إِنَّ شَيْخِي وَمُرْشِدِي مَحْبُوبَ اللَّهِ تَعَالَى السَّيِّدَ مُحَمَّدَ الصِّدِّيقِ الْحَسَنِيَّ الْقَادِرِيَّ أَخَذَ عَلَيَّ الْبَيْعَةَ فِي الطَّرِيقَةِ الْعَلِيَّةِ الْقَادِرِيَّةِ، وَأَجَازَنِي بِذَلِكَ كَمَا أَجَازَهُ وَالِدُهُ وَشَيْخُهُ حَسَبَمَا مَرَّ فِي الشُّيُوخِ الْقَادِرِيَّةِ وَاحِدًا بَعْدَ وَاحِدٍ، وَقَدْ طَلَبَ مِنِّي أَنْ أُجَدِّدَ الْبَيْعَةَ، فَأَحْدَثْتُ الْبَيْعَةَ وَأَدْخَلْتُهُ فِي الطَّرِيقَةِ الْقَادِرِيَّةِ، وَأُوصِيهِ بِشَهَادَةِ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ...
...مُحَمَّدًا رَّسُولُ اللَّهِ وَإِقَامِ الصَّلَاةِ وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ وَصَوْمِ رَمَضَانَ وَحَجِّ الْبَيْتِ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا، وَأَنْ لَا يُشْرِكَ بِاللَّهِ شَيْئًا وَلَا يَسْرِقَ وَلَا يَزْنِيَ وَلَا يَقْتُلَ وَلَا يَأْتِيَ بِبُهْتَانٍ يَفْتَرِيهِ بَيْنَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ وَلَا يَعْصِيَهُ فِي مَعْرُوفٍ - ثُمَّ أُوصِيهِ بِالإِخْلَاصِ لِلَّهِ وَدَوَامِ الْعُبُودِيَّةِ وَالْحُضُورِ لَهُ وَالتَّعَلُّقِ بِهِ وَالذِّكْرِ لَهُ وَالتَّوْحِيدِ فِعْلًا وَوَصْفًا وَوُجُودًا وَذَاتًا وَأَنْ لَا يَنْسَانِي عَنْ صَالِحِ دَعَوَاتِهِ، ﴿رَبَّنَا وَسِعْتَ كُلَّ شَيْءٍ رَّحْمَةً وَعِلْمًا فَاغْفِرْ لِلَّذِينَ تَابُوا وَاتَّبَعُوا سَبِيلَكَ وَقِهِمْ عَذَابَ الْجَحِيمِ رَبَّنَا وَأَدْخِلْهُمْ جَنَّاتِ عَدْنٍ الَّتِي وَعَدْتَّهُمْ وَمَنْ صَلَحَ مِنْ آبَائِهِمْ وَأَزْوَاجِهِمْ وَذُرِّيَّاتِهِمْ إِنَّكَ أَنْتَ الْعَزِيزُ الْحَكِيمُ وَقِهِمُ السَّيِّئَاتِ وَمَنْ تَقِ السَّيِّئَاتِ يَوْمَئِذٍ فَقَدْ رَحِمْتَهُ وَذَلِكَ هُوَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُ﴾ سُبْحَانَ رَبِّكَ رَبِّ الْعِزَّةِ عَمَّا يَصِفُونَ وَسَلَامٌ عَلَى الْمُرْسَلِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
بعد ہر نماز: لا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ (۱۶۵) بار، بعد ازاں لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ
ہر روز: اَللّٰهُمَّ صَلِّ وَسَلِّمْ عَلَى النَّبِيِّ الْأُمِّيِّ وَآلِهِ - اقل مرتبہ (۲۶۰ بار)
يَا شَيْخَ عَبْدَ الْقَادِرِ شَيْئًا لِلّٰهِ (۲۰۰ بار)
يَا اَللهُ (۳۰۰ بار) (يَا طُورَ التَّجَلِّي ۲۰۰ بار)
يَا مُحَمَّدُ صِدِّيقِي يَا مَحْبُوبَ اللهِ (۳۰۰ بار)
اَللّٰهُمَّ ارْضَ عَنْ عَبْدِكَ عَبْدِ الْقَدِيرِ - (۳۰۰ بار)
مطبوعہ اعظم اسٹیم پریس حیدرآباد
۱۔ حضرت مولانا محمد عبد الرحیم صاحب صدیقی (فرزند - مرحوم)
۲۔ حضرت ابو تراب علی صدیقی صاحب ایم اے (فرزند)
۳۔ حضرت ابو القاسم محمد صدیقی صاحب (فرزند)
۴۔ حضرت حسین شجاع الدین صدیقی صاحب (فرزند)
۵۔ حضرت حسن محی الدین صدیقی صاحب ایم اے (فرزند - مرحوم)
۶۔ حضرت ڈاکٹر موسیٰ عبد الرحمن صدیقی صاحب (فرزند - مرحوم)
۷۔ حضرت احمد عبد الشکور صدیقی صاحب ایم ایڈ (فرزند)
۸۔ حضرت غوث محی الدین الصدیقی صاحب (فرزند)
۹۔ حضرت محمد انور الدین صدیقی صاحب (داماد - مرحوم)
۱۰۔ حضرت سید ولی اللہ قادری صاحب (داماد - مرحوم)
۱۱۔ حضرت سید خواجہ ولی الدین صاحب (داماد)
۱۲۔ حضرت قاضی بشیر الدین فاروقی صاحب (داماد)
۱۳۔ حضرت حسن فضل اللہ صدیقی صاحب (نبیرہ)
۱۴۔ حضرت محمد عبد الرزاق صدیقی صاحب (نبیرہ)
۱۵۔ حضرت حسین عطاء اللہ صدیقی صاحب (نبیرہ)
۱۶۔ حضرت ابو الفیض محمد انوار الدین صاحب صدیقی (نبسہ)
۱۷۔ حضرت محمد وقار الدین صاحب صدیقی (نبسہ)
۱۸۔ حضرت احمد حسین صدیقی صاحب (برادرِ نسبتی - مرحوم)
۱۹۔ حضرت محمد حسین صدیقی صاحب (مجسٹریٹ) (بھتیجے - مرحوم)
۱۔ حضرت حبیب علی صاحب (مرحوم)
۲۔ حضرت سعید باحطاب صاحب (مرحوم)
۳۔ حضرت حبیب جعفر صاحب
۴۔ حضرت عبود بالشرق صاحب (مرحوم)
۵۔ حضرت ناظر الحسن فاروقی صاحب (شیخ زاویہٴ ہنود بیت المقدس) (مرحوم)
۶۔ حضرت واصل یزدانی صاحب (مرحوم)
۷۔ حضرت علی احمد جان صاحب (مرحوم)
۸۔ حضرت حبیب محمد صاحب موظف صوبہ دار (مرحوم)
۹۔ حضرت سید حافظ علی صاحب مہتمم کوتوالی اضلاع (مرحوم)
۱۰۔ حضرت سید عبد الرزاق جیلانی صاحب (پاکستان)
۱۱۔ حضرت سید قطب الدین جیلانی صاحب (پاکستان)
۱۲۔ حضرت سید مصطفےٰ قادری صاحب مدرس (مرحوم)
۱۳۔ حضرت سجادہ صاحب رحمت آباد شریف (مرحوم)
۱۴۔ حضرت خسر صاحب سجادہ صاحب رحمت آباد شریف (مرحوم)
۱۵۔ حضرت محمد مظہر الدین صاحب صدیقی منصف (مرحوم)
۱۶۔ حضرت ڈاکٹر سید عبد اللطیف یا ہو پاشاہ قادری صاحب (مرحوم)
۱۷۔ حضرت محمد رحیم الدین صاحب انجینئر (مرحوم)
۱۸۔ حضرت غلام محمد صاحب اورنگ آبادی (مرحوم)
۱۹۔ حضرت خواجہ ابو تراب صاحب صدیقی (مرحوم)
۲۰۔ حضرت سید عبد اللہ خان صاحب صوبہ دار موظف (مرحوم)
۲۱۔ حضرت حامد صدیقی صاحب پروفیسر
۲۲۔ حضرت قاضی معین الدین صاحب نائب معتمد طبابت موظف
۲۳۔ حضرت سید امام الدین صاحب میجر وظیفہ یاب (مرحوم)
۲۴۔ حضرت محمد صالح صاحب (مرحوم)
۲۵۔ حضرت احمد اللہ احمد صاحب مدیر القدیر (مرحوم)
۲۶۔ حضرت عبد الحمید صاحب ناظم آب رسانی (پاکستان)
۲۷۔ حضرت قاضی سید عبد الغفار صاحب موظف مجسٹریٹ (مرحوم)
۲۸۔ حضرت عبد الوہاب صاحب مدرس موظف
۲۹۔ حضرت شمشاد حسین صاحب (مرحوم)
۳۰۔ حضرت احمد خیر الدین صاحب مدرس
۳۱۔ حضرت سید خواجہ نظام الدین صاحب
۳۲۔ حضرت محمد عبد القادر صدیقی صاحب پاکستان (مرحوم)
۳۳۔ حضرت سید سعادت اللہ حسینی صاحب پاکستان (مرحوم)
۳۴۔ حضرت حامد علی وامق صاحب مدرس
۳۵۔ حضرت محمد سالار صدیقی صاحب حکیم (مرحوم)
۳۶۔ حضرت سید یوسف حسین صاحب
۳۷۔ حضرت اقبال علی خان صاحب ڈاکٹر
۳۸۔ حضرت حکیم محمد علی خان صاحب
۳۹۔ حضرت غلام محمد مرتضیٰ صاحب
۴۰۔ حضرت محمد صدیق صاحب موظف مددگار اطلاعات (مرحوم)
۴۱۔ حضرت حبیب سالم صاحب
۴۲۔ حضرت مصباح الدین صاحب صدر مہتمم ناگر جونا ساگر (مرحوم)
۴۳۔ حضرت سید ضیاء الحق ڈاکٹر (مرحوم)
۴۴۔ حضرت خواجہ نصر اللہ صاحب پروفیسر
۴۵۔ حضرت ثناء اللہ خان صاحب فزیکل ڈائرکٹر نظام کالج
۴۶۔ حضرت عبد الحفیظ قتیل صاحب پروفیسر (مرحوم)
۴۷۔ حضرت انوار اللہ پاشاہ صاحب ایڈوکیٹ
۴۸۔ حضرت ابو الحسن صدیقی صاحب ڈاکٹر
۴۹۔ حضرت عبد الحمید صاحب (مرحوم)
۵۰۔ حضرت ابراہیم قادری صاحب
۵۱۔ حضرت محمد وزیر صاحب انجینئر برقی (مرحوم)
۵۲۔ حضرت سید تقی الدین صاحب (مرحوم)
۵۳۔ حضرت مظفر حسن خان صاحب منتظم خزانہ
۵۴۔ حضرت محمد یوسف صاحب
۵۵۔ حضرت برہان الدین احمد صاحب
۵۶۔ حضرت عبد القادر صاحب (جدید) موظف مہتمم تعلیمات (مرحوم)
۱۔ حضرت محمد عبد القادر صدیقی فرزند (مرحوم)
۲۔ حضرت سدی محبوب صاحب (مرحوم)
۳۔ حضرت محمد حسینی صدیقی صاحب (مرحوم)
۴۔ حضرت علی سعیدی صاحب (مرحوم)
۵۔ حضرت ڈاکٹر سید ولی الدین صاحب پروفیسر (مرحوم)
۶۔ حضرت حبیب محمد العیدروس صاحب (مرحوم)
۷۔ حضرت سید اسرار الرحمن (مرحوم)
۸۔ حضرت سید برہان پاشاہ قادری (مرحوم)
۹۔ حضرت میر نصرت علی صاحب ناظم عدالت (مرحوم)
۱۰۔ حضرت سید شرف الدین صدیقی میدکی (مرحوم)
۱۱۔ حضرت مرزا حسن بیگ وکیل (مرحوم)
۱۲۔ حضرت سید نجم الدین گیلانی (مرحوم)
۱۳۔ حضرت قاضی احمد منیر الدین فاروقی (مرحوم)
۱۴۔ حضرت امین الدین سرور پاشاہ (مرحوم)
۱۵۔ حضرت سید میر اسد اللہ خان (مرحوم)
۱۶۔ حضرت قاضی احمد نصیر الدین ابنِ قاضی احمد منیر الدین صاحب (مرحوم)
• تفسیر صدیقی
• مسئلہ عدم نسخِ قرآن
• اعجاز القرآن
• قولٌ فصل
• آیاتِ بینات
• درسِ قرآن
• تفسیر لطیفی
• تفسیر سورہ فتح
• الدین
• التوحید
• حکمت اسلامیہ
• ترجمہ و شرح فصوص الحکم
• المعارف (حصہ اول تا حصہ چہارم)
• شجرۃ الکون
• اسلامی تصوف اور نکل سن
• نظام العمل فقراء
• انتخاب شاہنامہ
• نسیم عرفان
• زمزمۂ محبت
• زفرۃ الاشواق
• مراۃ الحقائق
• مراۃ الصدق
• معیار الحقائق
• تحفۃ اطفال
• تحفۂ فقیر
• دورِ حاضر
• گلدستہ اطفال
• اصولِ اسلام
• معیار الکلام
• وصیت و وراثت
• حقیقت بیعت
• سماع
• دین فطرت
• کلمہ طیبہ
• اوراق الذہب
• نظام تمدن اسلام
• سرمایہ داری
• ابلیس ازم
• الحمد لله
• روح الادب
• الدین لیٹر
• صلائے عام
• حقیقت معراج
• لَا اِلٰهَ اِلَّا اللهُ
• الشجرۃ العلیۃ قادریہ
• تفہیمات صدیقی
• اسلامی حکومت
• مشاجرات صحابہؓ و اختلافات ائمہ
• اسمی مشکور فی حل تاریخ تیمور
• خیر اللغات تجدید اللغات
• شرح دیوان ابو العتاہیہ
• حل درۂ نادر
• اصولِ تنقید (پہلا مضمون)
• خودی انسانِ کامل
مُحَمَّدٌ رَّسُوْلُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
← عثمان غنیؓ ، علی مرتضیٰؓ ، عبد اللہ بن مسعودؓ ، زید بن ثابتؓ ، اُبی بن کعبؓ
← عبد الله بن السلمي ، زر بن حبيش الاسدي ، سعيد بن اياس الشيباني
← عاصم كوفي
(۱) حفص الكوفي
(۲) عبيد
(۳) الاشناني
(۴) الهاشمي
(۵) ابو الحسن
(۶) عثمان بن سعيد الداني
(۷) سليمان بن نجاح الاندلسي
(۸) علي بن محمد البلنسي
(۹) ابو القاسم الشاطبي
(۱۰) علي بن شجاع الهاشمي الضرير
(۱۱) محمد بن احمد الصائغ
(۱۲) عبد الرحمن بن احمد البغدادي
(۱۳) شمس الدين محمد الجزري
(۱۴) محمد بن محمد المقرئ
(۱۵) رضوان العقبي
(۱۶) زكريا الانصاري
(۱۷) ناصر الدين الطبلاوي
(۱۸) شحاذة اليمني
(۱۹) شمس الدين البصير
(۲۰) سلطان بن احمد المزاحي
(۲۱) محمد بن محمد الافراني
(۲۲) محمد الحرقاني
(۲۳) ابو محمد حمودة الدراجي
(۲۴) احمد البنان
(۲۵) محمد بن محمد الستاري
(۲۶) احمد بن محمد الماطري
(۲۷) محمد بن علي السمان
(۲۸) السيد محمد التونسي
(۲۹) السيد محمد عمر الحسيني
(۳۰) عبد القدير محمد الصدیقی الحسینی
(۳۱) خواجہ نصر الله صدیقی قادری القديري
(۳۲) محمد جعفر حسين قادري القديري
فقیر م. جعفر حسین قادری قدیرے - ۱۲ مئی ۱۹۸۷ء
( ابو تراب على الصديقى )
۲۷ رجب المرجب ۱۳۸۴ھ
[صفحہ سفید - اختتامِ کتاب: طُورِ تَجَلِّی]