العرفان
حاصلاتِ فکرِ سلیم
بحر العلوم علّامہ مولینا محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ
سابق پروفیسر و صدر شعبۂ دینیات عثمانیہ یونیورسٹی
شائع کردہ:
ادارۂ تجلّیاتِ کتاب وسنّت
مأمن قدیری، شاہ گنج، حیدر آباد (اے پی)
بحر العلوم علّامہ مولینا محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ
سابق پروفیسر و صدر شعبۂ دینیات عثمانیہ یونیورسٹی
شائع کردہ:
ادارۂ تجلّیاتِ کتاب وسنّت
مأمن قدیری، شاہ گنج، حیدر آباد (اے پی)
بحر العلوم علّامہ مولینا محمد عبد القدیر صدیقی قادری حسرتؔ
سابق پروفیسر و صدر شعبۂ دینیات عثمانیہ یونیورسٹی
مرتّبہ:
مولانا ابو الفیض محمد انوار الدین صدیقی قدیری
شائع کردہ:
ادارۂ تجلّیاتِ کتاب وسنّت
مأمن قدیری ۔ شاہ گنج حیدر آباد اے پی
پہلی اشاعت: ۲۱ / جنوری ۱۹۸۰ء م ۱۲ ربیع المنور ۱۴۰۰ھ
تعداد: ۲۰۰۰
ناشر: ادارۂ تجلّیاتِ کتاب وسنّت (رجسٹرڈ)
طباعت: نیشنل فائن پرنٹنگ پریس چارکمان حیدر آباد
کتابت: حبیب ہادی
باہتمام: محمد محی الدین صابر قدیری
قیمت: 15/- روپیہ
جملہ حقوق بحقِ ادارہ محفوظ
ملنے کے پتے:
حیدر آباد:
۱۔ دینیات بک ڈپو چارمینار
۲۔ حسامی بک ڈپو مچھلی کمان
۳۔ اسٹوڈنٹس بک ڈپو چارمینار
۴۔ کمرشیل بکڈپو چارمینار
۵۔ نیشنل بک ڈپو مچھلی کمان
۶۔ حیدرآباد بک ڈپو مچھلی کمان
۷۔ محمودیہ بک ڈپو چارمینار
۸۔ مکتبۂ رفیقِ عام کٹائی گنبد روضۂ خرد گلبرگہ شریف
بمبئی:
اے انصاری 11/297 باکل نیو ایم آئی جی باند رہ ایسٹ بمبئی 51
[صفحۂ کوفائی / طباعتی تفصیلات - بائیں نصف]
...المنور ۱۴۰۰ھ
...کتاب وسنّت (رجسٹرڈ)
...چارکمان حیدر آباد
ملنے کے پتے:
...حسامی بک ڈپو مچھلی کمان
...کمرشیل بکڈپو چارمینار
...اسٹوڈنٹس مچھلی کمان
...روضۂ خرد گلبرگہ شریف
...باندرہ ایسٹ بمبئی 51
۱۔ مقدمہ: صفحہ ۸
۲۔ حضرت بحر العلوم مولینا محمد عبد القدیر صدیقیؒ: صفحہ ۹
• اہلِ دانش و اربابِ بینش کی نظر میں: صفحہ ۱۰
۳۔ فضیلتِ علمِ تصوف: صفحہ ۲۵
۴۔ تمہید: صفحہ ۴۸
۵۔ کلیاتِ تصوف: صفحہ ۴۹
۶۔ "وجود" و معانیِ وجود: صفحہ ۵۳
• وجود بمعنی کون و حصول: صفحہ ۵۶
• چند امور جن کے نہ سمجھنے سے اختلافات پیدا ہوتے ہیں: صفحہ ۵۹
• وجود، ذات، صفت، اسم: صفحہ ۶۰
• اقسامِ صفات: انضمامی، انتزاعی: صفحہ ۶۰
• انتزاعی کے اقسام: صفحہ ۶۱
• معقول اولیٰ ۔ معقول ثانی: صفحہ ۶۲
• وجود بمعنی ما بہ الموجودیت: صفحہ ۶۲
• وجود بمعنی ظہور: صفحہ ۶۳
• ما بہ موجودیت کے بارے میں چند اہم مذاہب: صفحہ ۶۴
• جعلِ بسیط، جعلِ مرکب: صفحہ ۶۵
• ربطِ ماہیت بعدِ وجود کی چند مثالیں: صفحہ ۶۷
• وجودِ حقیقی کے بارے میں مزید تشریح: صفحہ ۷۱
• وجود کے بارے میں چند کا خیال ہے:
- اہلِ غیریت: صفحہ ۷۶
- اہلِ توحید: صفحہ ۷۹
- اہلِ تحقیق: صفحہ ۸۲
• یہ "ہے" کیا ہے؟: صفحہ ۸۳
• زندقہ و شرک: صفحہ ۸۴
• عدم: صفحہ ۸۸
۱۷۔ مراتبِ داخلہ و خارجہ: صفحہ ۸۹
• احدیت: صفحہ ۹۰
• وحدت: صفحہ ۹۰
• واحدیت: صفحہ ۹۱
۱۸۔ ان اصطلاحات کی مزید تشریح: صفحہ ۹۲
• وحداتِ مطلقہ: صفحہ ۹۲
• احدیت: صفحہ ۹۳
• وحدت: صفحہ ۹۳
• واحدیت: صفحہ ۹۴
۱۹۔ اقسامِ تعین: صفحہ ۹۴
۲۰۔ مرتبۂ صفاتِ الٰہیہ: صفحہ ۹۵
۲۱۔ اقسامِ صفات: صفحہ ۹۸
• صفاتِ حقیقیہ محضہ: صفحہ ۹۹
• صفاتِ حقیقیہ ذاتِ اضافت: صفحہ ۹۹
• صفاتِ اضافیہ محضہ: صفحہ ۹۹
۲۲۔ افعالِ الٰہی غیر معلل بالاغراض ہیں: صفحہ ۱۰۰
دوسری تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۱
تیسری تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۱
• صفاتِ بسیطہ: صفحہ ۱۰۱
• صفاتِ مرکبہ: صفحہ ۱۰۲
چوتھی تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۲
• اسمِ ذات: صفحہ ۱۰۲
• اسمِ صفت: صفحہ ۱۰۳
• اسمِ فعل: صفحہ ۱۰۳
پانچویں تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۳
• صفتِ اول، صفتِ دوم: صفحہ ۱۰۴
چھٹی تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۴
• جلالی ۔ جمالی: صفحہ ۱۰۵
ساتویں تقسیمِ صفات: صفحہ ۱۰۵
۲۳۔ شئون و اعیانِ ثابتہ: صفحہ ۱۰۶
• شئونِ الٰہیہ ۔ شئونِ خلقیہ: صفحہ ۱۰۶
۲۴۔ حقائقِ کونیہ و حقائقِ الٰہیہ: صفحہ ۱۰۶
• عالمیت ۔ معلومیت: صفحہ ۱۰۶
۲۵۔ علم: صفحہ ۱۰۷
۲۶۔ معلوم: صفحہ ۱۰۹
• اللہ نے مخلوق کو جان کر پیدا کیا یا پیدا کر کے جانا؟: صفحہ ۱۰۹
• عینِ ثابتہ موجود نہیں، اس کے کیا معنی ہیں؟: صفحہ ۱۱۰
• عینِ ثابتہ کلّی ہے یا جزئی؟: صفحہ ۱۱۰
۲۷۔ معلومِ اعظم: صفحہ ۱۱۱
• عینِ ثابتۂ محمدی کی حقیقت: صفحہ ۱۱۱
• عین الاعیان کے دو شخص: صفحہ ۱۱۳
• شانِ الوہیت: صفحہ ۱۱۳
• رب ۔ مربوب: صفحہ ۱۱۳
• رب الارباب ۔ مربوبِ اعظم: صفحہ ۱۱۳
• لفظِ اللہ کا دو جگہ استعمال: صفحہ ۱۱۴
۲۸۔ مرتبۂ ذاتِ حق، مرتبۂ الوہیت: صفحہ ۱۱۴
• اعیانِ ثابتۂ مخلوقات و عینِ محمدی کی تقسیم بذریعہ مثال: صفحہ ۱۱۵
• آیاتِ متشابہات: صفحہ ۱۱۶
آیتوں کے متعلق علماء کے مختلف مذاہب:
• متوقفین: صفحہ ۱۱۶
• منزّہین بعد الاثبات: صفحہ ۱۱۸
• مؤوّلین: صفحہ ۱۱۸
• متصوفہ: صفحہ ۱۲۰
۲۹۔ خدائے تعالیٰ عرش پر براج رہا ہے اس کو مختلف عوالم میں تم کیا دیکھتے ہو؟: صفحہ ۱۲۰
۳۰۔ عرش، کرسی، لوح، قلم اور میزان سے کیا مراد ہے؟: صفحہ ۱۲۱
۳۱۔ معانی صورت لیتے ہیں اس کو سمجھنے کے لئے چند تجربات: صفحہ ۱۲۲
۳۲۔ کیا ایک ہی شخص کا متعدد مقامات میں اور مختلف صورتوں میں موجود ہونا ممکن ہے؟: صفحہ ۱۲۲
۳۳۔ کیا خدا تعالیٰ کی تجلی عالمِ شہادت میں بھی ہوتی ہے؟: صفحہ ۱۲۳
[۳۳۔ تجلی عالمِ شہادت] میں بھی ہوتی ہے؟: صفحہ ۱۲۴
۳۴۔ وجود کی ایک اور تقسیم: صفحہ ۱۲۵
• تاویلِ وجودی: صفحہ ۱۲۵
• وجودِ خارجی: صفحہ ۱۲۵
• وجود بالذات، وجود بالعرض: صفحہ ۱۲۶
• وجود بالعرض کی قسمیں
• وجود بذاتہٖ ۔ وجود بغیرہٖ: صفحہ ۱۲۸
• وجودِ حسّی: صفحہ ۱۲۹
• وجودِ خیالی: صفحہ ۱۳۰
• وجودِ مثالی: صفحہ ۱۳۲
• وجودِ عقلی: صفحہ ۱۳۵
• وجودِ شبہی یا تشبیہی یا وجودِ مجازی یا مجاز مرسل: صفحہ ۱۴۰
۳۵۔ تقدیر: صفحہ ۱۴۲
• قضاءِ معلق، قضاءِ مبرم: صفحہ ۱۵۰
۳۶۔ خیر و شر: صفحہ ۱۵۲
• خیر و شر کی تفہیم بذریعہ مثال: صفحہ ۱۵۲
• دل: صفحہ ۱۵۳
ایک تجسیم: صفحہ ۱۵۴
• کیا خیر و شر دونوں بندے کی طرف سے ہیں؟ یا دونوں خدا کی طرف سے؟ یا خیر خدا کی طرف سے اور شر بندے کی طرف سے؟: صفحہ ۱۶۱
• خیر و شر کی ایک دوسرے انداز میں تشریح: صفحہ ۱۶۴
۳۷۔ قدرت: صفحہ ۱۷۱
۳۸۔ کلام: صفحہ ۱۷۳
۳۹۔ جبر و مقدر: صفحہ ۱۸۲
۴۰۔ ربطِ حادث بقدیم یا کیفیتِ جعل و خلق: صفحہ ۱۹۰
• ہیولیٰ و صورت: صفحہ ۱۹۰
• ہر کام کا الگ دیوتا: صفحہ ۱۹۱
• صرف فیضانِ علمی کے قائل: صفحہ ۱۹۱
• مادہ اور اس کے ظہورات: صفحہ ۱۹۲
• اہل تجسیم: صفحہ ۱۹۲
اہلِ تشبیہ: صفحہ ۱۹۳
• رب الگ عبد الگ: صفحہ ۱۹۳
۴۱۔ خدا اور بندے میں آخر کیا تعلق ہے؟ الحق ناقص: صفحہ ۱۹۳
• مثالیں جو عام طور پر دی جاتی ہیں: صفحہ ۱۹۴
- نجار اور میز: صفحہ ۱۹۴
- انڈہ اور چوزہ: صفحہ ۱۹۴
- جزو و کل: صفحہ ۱۹۴
- خاک و محل: صفحہ ۱۹۵
- دریا اور موج: صفحہ ۱۹۵
- مکڑی اور مکڑی کا جالا: صفحہ ۱۹۶
- تخم و شجر: صفحہ ۱۹۷
- کلی و جزئی: صفحہ ۱۹۸
- مرأت و عکسِ شخص: صفحہ ۱۹۸
۴۲۔ اچھا تو آخر میں کچھ ہوں بھی یا کچھ بھی نہیں؟: صفحہ ۱۹۹
۴۳۔ میں کون ہوں اور کیا ہوں؟: صفحہ ۱۹۹
۴۴۔ کیا اعیانِ ثابتہ مجعول و مخلوق ہیں؟ کیا ان پر احکامِ خارجیہ مرتب ہوتے ہیں؟: صفحہ ۲۰۳
• مرکب حادث اعتباری: صفحہ ۲۰۴
• اعتباری حقیقت پر ترتیبِ آثار: صفحہ ۲۰۶
• موجود فی الخارج: صفحہ ۲۰۷
۴۵۔ خلق کے کیا معنی ہیں اور کیا آدمی بھی خالق ہو سکتا ہے؟: صفحہ ۲۰۹
۴۶۔ اسنادِ حقیقی اور اسنادِ مجازی: صفحہ ۲۱۰
۴۷۔ تثلیث: صفحہ ۲۱۱
۴۸۔ وہم و فرض و اعتبار: صفحہ ۲۱۶
۴۹۔ رعایتِ اقتضاء: صفحہ ۲۱۷
۵۰۔ اسمِ متجلّٰی اور عینِ ثابتہ: صفحہ ۲۲۰
• ایک لطیفہ: صفحہ ۲۲۳
۵۱۔ چند معرکۃ الآراء مسائل: صفحہ ۲۲۴
۵۲۔ وجود میں چھ مذاہب: صفحہ ۲۳۰
اہلِ مباینت: صفحہ ۲۳۰
وحدت الشہود: صفحہ ۲۳۰
وحدت الوجود: صفحہ ۲۳۱
جمع الجمع یا بقا: صفحہ ۲۳۱
وحدت الموجود: صفحہ ۲۳۲
سوفسطائیہ: صفحہ ۲۳۴
۵۳۔ عینیت و غیریت: صفحہ ۲۳۷
• عینیتِ محضہ: صفحہ ۲۳۷
• غیریتِ محضہ: صفحہ ۲۳۹
• غیریتِ حقیقی و عینیتِ اعتباری: صفحہ ۲۳۹
• عینیتِ وجودی و غیریتِ علمی: صفحہ ۲۴۱
۵۴۔ وحدت الوجود اور وحدت الشہود میں کیا فرق ہے؟: صفحہ ۲۴۶
۵۵۔ فرقِ مشاہدات: صفحہ ۲۴۹
۵۶۔ چند نکات: صفحہ ۲۴۹
۵۷۔ رحمتِ امتنانی، رحمتِ وجوبی: صفحہ ۲۵۳
۵۸۔ نفسِ رحمانی: صفحہ ۲۵۴
۵۹۔ تجدّدِ امثال: صفحہ ۲۵۴
۶۰۔ جوہر و عرض: صفحہ ۲۵۶
۶۱۔ عالمِ ارواح: صفحہ ۲۵۷
• احداث و ایجاد: صفحہ ۲۵۷
• احداث تدریجاً: صفحہ ۲۵۸
• معیارِ تقدم و تاخر: صفحہ ۲۵۹
۶۲۔ روحِ اعظم: صفحہ ۲۶۱
۶۳۔ روح کیا ہے؟: صفحہ ۲۶۲
۶۴۔ "انا" اور "روح" میں کیا فرق ہے؟: صفحہ ۲۶۶
۶۵۔ روح میں کیا کیا صفات ہیں اور کیا نہیں؟: صفحہ ۲۶۷
۶۶۔ روحِ جزئی: صفحہ ۲۶۷
۶۷۔ ملائکہ: صفحہ ۲۷۱
۶۸۔ عالمِ مثال: صفحہ ۲۷۳
۶۹۔ تناسخ: صفحہ ۲۷۹
۷۰۔ انسانِ صغیر اور انسانِ کبیر: صفحہ ۲۸۳
۷۱۔ قضاءِ مبرم و معلق: صفحہ ۲۸۷
۷۳۔ عالمِ شہادت: صفحہ ۲۸۸
۷۴۔ "____" یہ خط کہاں ہے؟: صفحہ ۲۸۹
۷۵۔ جوہرِ ہباء: صفحہ ۲۹۱
۷۶۔ شکلِ کُلّ، ہیولائے کُلّ، جسمِ کُلّ: صفحہ ۲۹۲
• شکلِ جزئی، ہیولائے جزئی، جسمِ جزئی: صفحہ ۲۹۲
۷۷۔ مادّہ: صفحہ ۲۹۳
۷۸۔ بعض فلسفیوں کے خیالات: صفحہ ۲۹۵
۷۹۔ مذہب: صفحہ ۲۹۸
۸۰۔ فرقِ مذہب و فلسفہ: صفحہ ۳۰۰
۸۱۔ وسائط: صفحہ ۳۰۳
۸۲۔ مرکبات: صفحہ ۳۰۳
۸۳۔ جمادات ۔ نباتات ۔ حیوانات ۔ جن: صفحہ ۳۰۴
۸۴۔ انسان: صفحہ ۳۰۷
۸۵۔ ارتقاء: صفحہ ۳۰۹
۸۶۔ خشیت اللہ: صفحہ ۳۱۳
۸۷۔ انسانِ کامل بالذات: صفحہ ۳۱۵
۸۸۔ انسانِ کامل بالعرض: صفحہ ۳۱۶
۸۹۔ صاحبِ وحی ۔ نبی ۔ رسول: صفحہ ۳۱۷
۹۰۔ بروز کی تحقیق: صفحہ ۳۲۰
۹۱۔ رسول ۔ ولی: صفحہ ۳۲۱
۹۲۔ خاتم الانبیاء: صفحہ ۳۲۳
۹۳۔ ولایت و رسالت: صفحہ ۳۲۴
۹۴۔ کیا فرق ہے ولی، نبی، رسول اور خاتم النبیین میں؟: صفحہ ۳۲۶
۹۵۔ کیا فرق ہے مصلحِ قوم اور پیغمبر میں؟: صفحہ ۳۲۶
۹۶۔ کیا فرق ہے نبی اور ولی میں؟: صفحہ ۳۲۷
۹۷۔ کیا فرق ہے نبی و ساحر میں؟: صفحہ ۳۲۷
۹۸۔ کیا فرق ہے سحر، معجزے، کرامت، عمل، ہیپناٹیزم، استدراج اور ارباس میں؟: صفحہ ۳۲۸
۹۹۔ کسی چیز کا یقین کتنے قسم کا ہوتا ہے؟: صفحہ ۳۳۳
۱۰۰۔ توجہ اور تموج: صفحہ ۳۳۴
۱۰۱۔ قربِ نوافل اور قربِ فرائض: صفحہ ۳۴۲
۱۰۲۔ امانت اور ردِّ امانت: صفحہ ۳۴۴
۱۰۳۔ نغمۂ محبت: صفحہ ۳۴۷
۱۰۴۔ توحید ۔ فناء ۔ تجلی: صفحہ ۳۵۰
• تجلیِ افعالی: صفحہ ۳۵۱
• تجلیِ صفاتی: صفحہ ۳۵۳
• تجلیِ ذاتی: صفحہ ۳۵۶
۱۰۵۔ شانِ تنزیہ و شانِ تشبیہ: صفحہ ۳۵۹
۱۰۶۔ بندہ صفاتِ بشریہ سے کب فناء ہوتا ہے؟: صفحہ ۳۵۹
۱۰۷۔ عبد اللہ کون ہے؟: صفحہ ۳۶۰
۱۰۸۔ اولیاء اللہ کا مابہ الامتیاز: صفحہ ۳۶۱
۱۰۹۔ عبد: صفحہ ۳۶۲
۱۱۰۔ عبدِ کامل یا عبد اللہ: صفحہ ۳۶۸
۱۱۱۔ عبد اللہ اعظم: صفحہ ۳۷۰
۱۱۲۔ معراج النبی صلی اللہ علیہ وسلم: صفحہ ۳۷۱
۱۱۳۔ معراج کے متعلق چند تنقیح طلب امور: صفحہ ۳۷۹
۱۱۴۔ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ: صفحہ ۳۹۰
۱۱۵۔ آبشارِ رسالت: صفحہ ۳۹۶
۱۱۶۔ صورتِ حبیب صلی اللہ علیہ وسلم: صفحہ ۴۱۰
۱۱۷۔ حلیۂ مبارک: صفحہ ۴۲۱
۱۱۸۔ عالمِ برزخ: صفحہ ۴۲۴
۱۱۹۔ کیا ارواحِ طیبہ سے بات چیت ممکن ہے؟: صفحہ ۴۲۶
۱۲۰۔ عالمِ آخرت: صفحہ ۴۴۰
۱۲۱۔ نجات: صفحہ ۴۴۱
۱۲۲۔ خلفِ وعید: صفحہ ۴۴۴
۱۲۳۔ نجاتِ مسلم: صفحہ ۴۴۵
۱۲۴۔ شفاعت: صفحہ ۴۴۵
۱۲۵۔ دیدارِ الٰہی: صفحہ ۴۴۶
۱۲۶۔ چار جنتیں (خیالی مناظر): صفحہ ۴۴۸
• زاہد کی جنت، عاشقوں کی جنت، عارف کی جنت، عبد اللہ کی جنت: صفحہ ۴۴۸
پست فطرت، دون ہمت صرف اپنی ذات کی سونچتا ہے۔
فطرت جیسے جیسے اعلیٰ مدارج طے کرتی جاتی ہے تو خاندان، قبیلہ، قوم، وطن اور ملک سے آگے بڑھ کر کائنات کے نقطۂ آغاز و اختتام کے بارے میں انسان غور و فکر کرنے لگتا ہے۔ جوں جوں فکر گہری ہوتی جاتی ہے جہل کی تاریکی سے نکلتا اور نورِ علم کے اضافہ کے ساتھ ساتھ کائنات کے مختلف مظاہر کے اسرار کو جاننے کی کوشش کرتا ہے بالآخر اُس کی توجہ خالقِ کائنات کے بارے میں غور و فکر کرنے کی طرف مائل ہو جاتی ہے۔
ان غور و فکر کرنے والوں میں جو سائنس کو ذریعہ بناتے ہیں ان کی کاوشیں، تجربات، مشاہدات اور محسوسات کی حد تک محدود رہتی ہیں اور کائنات کے آغاز و انجام یا خالقِ کائنات کے بارے میں غور و فکر کرنے سے ان کو قطعاً کوئی علاقہ نہیں ہوتا۔ کیونکہ جو سوالات انسان کے احساسات اور مشاہدات سے آگے کی منزل یعنی غیب سے متعلق ہوتے ہیں یہ لوگ اس بارے میں یا تو ان باتوں کا سرے سے انکار کر دیتے ہیں یا یہ کہہ کر...
اپنا دامن چھڑا لیتے ہیں کہ یہ مسائل عقل اور تجربہ کی حدود سے باہر ہیں، اس لئے ان سے ہم کو نہ تو کوئی علاقہ ہے اور نہ کچھ سروکار۔
خود وہ چیزیں جو ان کے تجربات اور محسوسات کے دائرہ میں ہوتی ہیں ان کے بارے میں بھی یہ لوگ کامل توجیہ اور تشریح کرنے سے قاصر رہتے ہیں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ ان کے تجربات، مشاہدات اور احساسات محدود ہیں اور عالم اور اُس کے اسرار لامحدود۔
اور سائنس کی تحقیقات جہاں جا کر ختم ہو جاتی ہیں، وہیں سے مذہب اپنا کام شروع کرتا ہے۔ یہ انسانی فطرت ہے کہ انسان ایسے سوالات کو جو مذہبی سوالات ہوتے ہیں اور عقل و فہم و ادراک سے بالاتر ہوتے ہیں بالغ نظری کے باوجود سونچا کرے اور اُن کے حل اور اسرار معلوم کرنے کے لئے بے چین ہوتا رہے جس سے مفر ممکن نہیں۔ مثلاً:
• کائنات کا نقطۂ آغاز کیا ہے؟ اور اس کا اختتام کس طرح ہو گا؟
• انسان کی تخلیق کس طرح ہوئی؟ اُس کی تخلیق کی غرض و غایت کیا ہے؟ کیا وہ پیدا ہونے سے پہلے کن کن عوالم سے ہوتا ہوا اس دنیا میں آیا ہے؟
• مرنے کے بعد کن کن عوالم سے سابقہ پڑنے والا ہے؟ روح کیا ہے؟
• اُس کا خالق کون ہے؟ وہ کن صفات کا حامل ہے؟ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟ اُس کو اپنے رب سے کیا ربط و نسبت ہے؟
یہ وہ فطری سوالات ہیں جن کو سائنس یا عقل و حواس کے ذریعہ سے حل نہیں کیا جا سکتا۔ سائنس تو اس بارے میں بالکل عاجز ہے۔ البتہ
اُن لوگوں نے جو فلسفہ کے ایک شعبے مابعد الطبیعات سے علاقہ رکھتے ہیں ان مذہبی سوالات کے بارے میں عقلی گھوڑے دوڑانے کی کوشش کی ہے۔ حیات، روح اور خدا جیسے مسائل کو بھی جو عقل و فہم سے بالاتر ہیں، غور و فکر کے ذریعہ گرفت میں لانے کی کوشش کی ہے۔ مگر ان کی کوششوں کی بنیاد محض قیاسات، ظنون اور اندازوں پر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ ایک شخص ایک نظریہ پیش کرتا ہے اور دوسرا اس کو دوسرے نظریہ سے کاٹ پھینکتا ہے۔ اس اسکول کی ابتدا ارسطو نے کی تھی اس اسکول کو "ثنویت" کے نام سے موسوم کیا گیا ہے۔ اس مکتبۂ خیال والوں کے پاس غیر صفاتی حیات کا سرچشمہ مادّہ ہے۔
ایسے فلاسفہ جن کے پیشِ نظر حیات ہی ہے یہ لوگ روح اور خدا کے اثبات کے لئے عقلی دلائل پر زور صرف کرتے ہیں۔ ان کے پاس مادّہ ایک بے معنیٰ چیز ہے۔ دنیا اور دنیا میں جو کچھ ہے ان کے نزدیک سب خدا ہی کے مظاہر ہیں۔ فلسفہ کے اس اسکول کی ابتداء افلاطون سے ہوئی۔ یہ مکتبۂ خیال "تصوریہ" کہلاتا ہے۔
بعض فلسفیوں کے نزدیک غیر حیاتی صفات ہوں یا حیاتی یہ سب مادّہ کی کرشمہ سازیاں ہیں۔ روح اور خدا ان کے پاس الفاظِ بلا معنی ہیں۔ ان فلسفیوں کے پاس عالم کا سرچشمہ بے حس و بے جان، مردہ شئے ہے۔ اس خیال کو ڈھائی تین ہزار برس پہلے پیش کرنے والا حکیم دیمقراطیس ہے۔ یورپ میں اس مسلکِ مادیت پر اصرار کرنے والے
دراصل اسی کے خوشہ چیں ہیں۔
فلسفہ کا ایک اور اسکول ہے جو نہ تو خدا ہی پر یقین رکھتا ہے اور نہ مادّہ پر۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم کو مادّہ اور خدا دونوں کے اقرار یا انکار سے کوئی واسطہ نہیں۔ ہم کو علم ہی نہیں ہے کہ اس عالمِ محسوس کا سرچشمہ کیا ہے۔ ان لوگوں کو "ارتیابی" کہتے ہیں۔ ارتیاب کے معنی شک کے ہیں۔
فلسفہ اصل میں یونانی چیز ہے جس کا مقصد فطرت اور ذہن دونوں کے مظاہر کے ہمہ گیر ادراک کی کوشش کرنا ہے۔ عام طور پر یہ خیال ہے کہ یونانیوں نے فلسفہ کو جس مقام پر چھوڑا تھا شامی عربوں نے اُس کو وہیں سے اٹھا لیا۔ اِس میدان میں بھی مسلمانوں کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا۔
مذہبی سوالات عقل و حواس کے ذریعہ جو علم کے کمتر ذرائع ہیں کسی طرح سے بھی حل نہیں کئے جا سکتے۔ فلسفے اور مذہب میں یہی فرق ہے کہ فلسفہ ان کو عقل و حواس کے ذریعہ حل کرنا چاہتا ہے اور مذہب کہتا ہے کہ ان سوالات کا حل معلوم کرنے کے لئے علم کے وہ ذرائع جو فلسفہ میں کام میں لائے جاتے ہیں یعنی عقل و حواس بالکل ناکافی ہیں۔
مذہب ایک اور ذریعۂ علم کی طرف متوجہ کرتا ہے جس کی سرحد وہاں سے شروع ہوتی ہے جہاں عقل و فہم و حواس کی سرحدیں ختم ہو جاتی ہیں۔ وہ ذریعۂ علم وحی و الہام ہے۔ اس ذریعہ سے پروردگارِ عالم ان سوالات
کا جو انسانی فطرت میں فطرتاً پیدا ہوتے ہیں جن کا حل یا جن کے جوابات دریافت کرنے میں عقلِ انسانی عاجز ہے، بذریعۂ پیغمبر و نبی اور رسول خود ہی عطا فرماتا ہے، جو قطعی اور یقینی ہیں۔ کیونکہ پیدا کرنے والے سے بڑھ کر اُن کا جاننے والا کوئی اور ہو ہی نہیں سکتا۔ اللہ نے انسان کو فطرت پر پیدا کیا، لہٰذا فطری سوالات کو حل کرنے کے لئے فطری راہ بھی خود ہی متعین فرما دی اور اسی فطری راہ کے ذریعہ سے خود ہی حل بھی پیش فرما دیئے۔ اگر کوئی وحی اور نبوت سے اعراض کر کے ان مذہبی اور فطری سوالات کا حل معلوم کرنا چاہے تو یہ خود فطرت کی خلاف ورزی ہے جس کا لازمی نتیجہ گمراہی اور ضلالت ہے۔ کدھر عقلِ اٹکل پچو، کدھر حقیقت، واقعیت اور اصلیت۔
پروردگارِ عالم نے پیغمبر کے ذریعہ سے اُن سوالات کے جوابات اپنی زبان میں خود ہی بندوں تک پہنچا دیئے جو ان میں فطرتاً پیدا ہو رہے تھے۔ اس کے باوجود بھی عقل کو اپنے پیام کے سمجھنے اُس کے اسرار کا تحقق اور ادراک حاصل کرنے میں کد و کاوش کرنے کا موقع ضرور فراہم رکھا۔ تاکہ عقل جو خود عطیۂ الٰہی ہے بے کار نہ ہونے پائے۔ البتہ عقل جو حواس کی متابعت میں کوشش کرتی تھی اور وہم میں گرفتار ہو جاتی تھی، بجائے اس کے وہ پیغمبر اور وحی و الہام کی متابعت میں کوشش کرے اور اس کا پوری طرح سے تحقق حاصل کر کے یہاں تک کمال کو پہنچے کہ جو علم صحیح بذریعہ وحی و الہام خود حقائق
عالم نے عطا کیا ہے وہ اُس کا احساس بن جائے ۔
گفتگو کے ذریعہ سے یہ ثابت کرنے کے لئے کہ پیغمبر سے بذریعہ وحی جو کچھ پہنچا ہے وہی مطابقِ فطرت ہے ، اس ذریعہ سے گریز کر کے عقل و حواس کو ذریعہ بنا کر مذہبی سوالات کے بارے میں جو بات سوچی اور سمجھی جاتی ہے وہ غیر یقینی ہوتی ہے ۔ اُس کو علم نہیں البتہ ظن کہا جا سکتا ہے ۔ اور ظنون کا مطابقِ فطرت ہونا ضروری نہیں ہے ۔ اسی سلسلہ میں علماء نے گفتگو کرنے کے چند اصول ، ضابطے اور قاعدے بنائے ہیں اور مقرر کئے ہیں ۔ اس علم کو «علمِ کلام» کے نام سے موسوم کیا گیا ہے ۔ جس کے ذریعہ بذریعہ وحی و پیغمبر پہنچنے والے علم کے بارے میں عقلی طور پر عقلِ انسانی کی تشفی کی جاتی ہے ۔ تاکہ عقل ہی کو پیمانہ ، کسوٹی اور معیار سمجھنے والوں کے لئے بھی ہر بات قابلِ تسلیم ہو جائے ۔ اور شکوک و شبہات کا ازالہ ہو جائے اور اُن کے ایمان و یقین میں کسی قسم کی کوتاہی یا نقص باقی نہ رہے بلکہ تقویت اور اطمینانِ قلبی پیدا ہو ۔ وہ علماء جو علمِ کلام کے ذریعہ خدمتِ دین کے فرائض بجا لاتے ہیں متکلم کہلاتے ہیں ۔
لیکن ان میں وہ لوگ جو عقل و نقل کی آمیزش اور علمِ کلام سے صرف مناظرہ اور بحث و مباحثہ کے ذریعہ سے مذہبی معلومات کو ماننے اور منوانے میں امتیازِ خاص حاصل کر لینے ہی کو کمال سمجھتے ہیں —
اُن میں شہرت پسندی ، فخر و مباہات ، غرورِ علمی ، خود پسندی ، ریا اور حسد جیسی نامرغوب صفات نتیجۃً پیدا ہو جاتی ہیں اور سوائے لفاظی کے علم ان کا مزاج ہرگز نہیں بن سکتا ۔ اور اُن کے علم پر «العلم حجاب الاکبر» کی تعریف صادق آتی ہے ۔ ان کے پیشِ نظر صرف پوست ہی پوست رہتا ہے ۔ پوست کے اندر جو مغز پوشیدہ ہے اُس کے حصول کی طرف اُن کی توجہ قطعاً نہیں جاتی ۔ ان حضرات کو صرف علم الیقین کا مرتبہ حاصل رہتا ہے ۔ عین الیقین اور حق الیقین کے مراتب ان سے آگے کی منزل ہوتی ہے ۔
ایسے متکلمین جن پر قلبی اعتبارات کی طرف توجہ کرنے اور بذریعہ پیغمبر حاصل ہونے والے علم کا مشاہدہ اور تحقیق حاصل کرنے کی اہمیت کھل جاتی ہے ، وہ علم کے مطابق صرف عمل کر لینے اور دوسروں سے منوا لینے کو کافی نہیں سمجھتے بلکہ مجاہدہ کے ذریعہ ایک ایسی قوت اپنے میں پیدا کر لینے کی فکر کرنے لگتے ہیں جس کے بغیر مشاہدہ نہیں کیا جا سکتا ۔ یہ بات اُن پر منکشف ہو جاتی ہے کہ علمِ ظاہری ، حواس و عقل کے علاوہ کچھ اور بھی پوشیدہ قوتیں اللہ نے ودیعت کی ہیں جو کامل اتباعِ رسول اور مجاہدہ کے ذریعہ رفتہ رفتہ پیدا ہو جاتی ہیں ، جن کے ذریعہ علمِ ظاہری کے باطنی اسرار منکشف اور تحقق ہونے لگتے ہیں ، جن کے حصول کے لئے استادِ روحانی یعنی مرشدِ کامل کے دستِ حق پرست پر بیعت اور اُس کی توجہ کی ضرورت ہوتی ہے ۔
کی ضرورت ہوتی ہے ۔ چنانچہ یہ لوگ مرشدِ کامل کے فیضِ صحبت ، اُس سے بیعت ، اُس کی دعا اور توجہ کی برکت اور مجاہدہ کی بدولت کشف و شہود کی نعمتِ عظمیٰ سے سرفراز ہوتے ہیں اور علم الیقین کے مرتبہ سے بلند ہو کر اُن کا یقین ، عین الیقین کا مرتبہ حاصل کر لیتا ہے ۔ اس نوبت پر صوفی کی تعریف اُن پر صادق آنے لگتی ہے ۔ مزید مجاہدات سے جب ان کا قلب ، قلبِ رسولؐ سے وابستہ اور روح ، روحِ نبویؐ سے فیضیاب ہونے لگتی ہے تو اسرارِ دین کے انکشافات کے ساتھ ساتھ باطنی معرفت سے حق کا تحقق ہونے لگتا ہے اور اُن پر وہ باتیں بیتنے لگتی ہیں جو فقراء اور مقربینِ خدا و رسول کا حصہ ہیں ۔ اس نوبت پر اُن کا یقین ، عین الیقین کے مرتبہ سے ترقی کر کے حق الیقین کے مرتبہ پر فائز ہو جاتا ہے اور صوفیِ کامل کی تعریف ان پر صادق آ جاتی ہے ۔ جس درجہ تحقق ہو گا اُس درجہ کا صوفی اور مرشد شمار ہو گا ۔ مقامِ غور ہے کہ کدھر صرف علم الیقین اور کدھر عین الیقین اور کدھر اِن سے اور آگے کی منزل حق الیقین —
جب صوفی جو کچھ خود محسوس کرتا ہے وہ دوسروں کو بھی محسوس کر دینے کا اہل ہو جاتا ہے تو اس مرتبہ کو حق الحق کہا جاتا ہے ۔ یہی لوگ اہل تحقیق یا اہل بقا کہلاتے ہیں ۔
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ استاد سے صرف علم آتا ہے اور مرشد سے علم اور احساس دونوں ۔
جن صوفیا کو حق کا تحقق علم الیقین اور عین الیقین کے ذریعہ ہوتا ہے ، ان کا کہنا ہے کہ اللہ الگ ہے اور بندہ الگ ۔ دنیا اللہ کا خیال ہے اور اللہ کے خیالات مختلف صورتوں میں نمایاں ہو رہے ہیں ، یا بہ الفاظِ دیگر علمِ الٰہی کا ہم پر مسلسل فیضان ہوتا جا رہا ہے ۔ ان کے پاس سارا معاملہ علم کا ہے ۔ وجود تک رسائی اس مکتبۂ خیال والوں کے پاس ناممکن ہے ۔ ان کو اہل شہود اور شہودی کہتے ہیں ۔ یہ مسلک «وحدت الشہود» کہلاتا ہے ۔
جن صوفیا کو حق کا تحقق ، حق الیقین کے ذریعہ ہوتا ہے ، وہ کہتے ہیں کہ بندہ ایک خیالی اور وہمی چیز ہے ۔ ورنہ اللہ کے سوا کوئی نہیں ۔ ان کی نظر میں چونکہ پروردگار رہتا ہے ، لہٰذا وہ کہتے ہیں کہ اللہ ہی مختلف صورتوں میں نمایاں ہو رہا ہے ۔ ان کے پاس سارا معاملہ وجود کا ہے ۔ اس مکتبۂ خیال والوں کو وجودی کہتے ہیں ۔ یہ مسلک «وحدت الوجود» کہلاتا ہے ۔ ان کی نظر فنائیت والی ہے ۔
جن صوفیا کو مرتبۂ حق الحق نصیب رہتا ہے ، یہ لوگ حقوق ادا کرتے وقت بندگی کا اقتضاء پورا کرتے ہیں ، اور بندہ خیال کرتے ہیں اور ادائیِ حقوق کے دوران بندگی کے خیال پر زور دیتے ہیں ، باوجود اس کے کہ ان کی نظر میں صرف پروردگار ہی سمایا رہتا ہے ۔ اور جب حقوق کی ادائی کا مسئلہ نہیں رہتا تو پھر یہ لوگ خدا کے سوا غیر خدا کی طرف مطلق توجہ نہیں کرتے ۔ بات دراصل یہ ہے —
کہ ان حضرات کے پاس چونکہ مطلق ہی تقییدات میں نمایاں ہے ، لہٰذا ان کی نظر اطلاق و تقیید دونوں پر رہتی ہے ۔ اطلاق کا حق اطلاق کو اور تقیید کا حق تقیید کو دینے میں اعتدال کو برقرار رکھتے ہیں ۔ ایک طرف ڈھلک نہیں جاتے ۔ اور یہی عبدِ کامل کی شان ہے ۔ اہل بقا کا مذہب یہی ہے ۔
وحدت الشہود اور وحدت الوجود یہ دونوں مسلک ہی صوفیا میں معتبر ہیں ۔ دونوں مکاتیبِ خیال والوں میں بڑے بڑے محقق اور ممتاز بزرگ گزرے ہیں ، جنہوں نے اپنے اپنے مسلک کے اعتبار سے تصوف میں کتابیں تصنیف کی ہیں اور معارفِ ربانی پر علم و بصیرت سے مضبوط براہین قائم کئے ہیں ۔
ان دونوں قابلِ اعتماد مکاتیبِ فکر و نظر کے علاوہ اور بھی مکاتیبِ خیال پیدا ہوتے رہے ہیں ۔ مثلاً اہل مبائنت ، وحدۃ الموجود ، سوفسطائیہ وغیرہ ، جن میں بدقسمتی سے ایسے افکار پیش کئے گئے جو اکابر صوفیا کی تعلیمات سے متصادم ہوئے ۔ ان لوگوں کے خیالات اسلامی بصیرت سے نہ تو منور ہیں اور نہ حقیقی اسلامی روح سے معمور ۔ لہٰذا تصوف پر بحیثیتِ مجموعی اعتراضات عائد ہوئے اور لوگ حقیقت سے عدم آگہی اور علمِ صحیح کے فقدان اور اُس کی طلب میں غفلت برتنے کی وجہ سے ایسے علم سے محروم ہو گئے جو راحتِ حقیقی ہے اور عرفانِ حق و عرفانِ نفس کی نعمت سے سرفراز کرنے والا تھا ۔
بحر العلوم حضرت مولینا محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ قدس سرہ سابق صدر شعبہ دینیات عثمانیہ یونیورسٹی نے جب یہ ملاحظہ فرمایا کہ لوگ بزرگانِ دین کی تصنیفات و تالیفات پڑھ لیتے ہیں اور سرسری مطالعہ سے مختلف غلط فہمیوں کا خود بھی شکار ہوتے ہیں اور دوسروں کو بھی حَمْق و جہالت میں ڈال دیتے ہیں ، کم علمی اور حقیقتِ مسئلہ سے ناواقف ہونے کی وجہ سے بزرگوں کے اقوال اور محلِ صحیح کو سمجھ نہیں پاتے اور لفظی جھگڑوں میں الجھ جاتے ہیں جس سے بغیر ایک دوسرے کی تکذیب کے کچھ حاصل نہیں ہوتا ۔ لہٰذا حضرت نے اس فن پر قلم اٹھایا ۔ تاکہ طالبِ علم اس فن کی دیگر کتابوں کے مطالعہ کے دوران حضرت کے خیالات سے واقف ہو جائے ، جس کی بناء پر مختلف غلط فہمیوں اور شکوک و شبہات سے بچ سکے اور ہر بزرگ کے مقصد اور اُن کے مطمحِ نظر سے واقف ہو سکے اور صحیح صراط اور مسلک سے ہٹنے نہ پائے ۔
چونکہ فنِ تصوف میں متعدد کتابیں ہیں اور مختلف حضرات نے ایک ہی معنیٰ کو مختلف اصطلاحات اور اسالیب میں ادا کیا ہے ، جس سے طالبِ علم کو مطالعہ کے وقت الجھن اور پریشانی لاحق ہو جاتی ہے ، اس لئے حضرت نے ایسے ہر معنیٰ کے لئے بیک وقت سارے مستعملہ اصطلاحات لکھ دیئے ہیں تاکہ مختلف کتابوں کے مطالعہ کے وقت ذہن انتشار کا شکار ہونے سے بچ جائے ۔
حضرت کے تصوف پر قلم اٹھانے کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ جب کیمبرج یونیورسٹی نے تصوف کی بعض کتابوں کا انگریزی میں ترجمہ کرنا اور ان کو شائع کرنا شروع کیا تھا ، بعض مقامات پر علماء کو اختلاف ہوا اور حضرت نے بھی اختلاف فرمایا ۔ اُن کی وجہ سے تصوف کے بعض مسائل کے بارے میں غلط فہمیاں پیدا ہونے اور عقائد میں فتور آ جانے کا اندیشہ پیدا ہو گیا تھا ۔
حضرت فرماتے ہیں: «ایک مقام کے اعتبار کو دوسرے مقام کے اعتبار سے متصادم نہ ہونے دینا ، ہر حقیقت سے اُس کے اقتضاء کے موافق سلوک کرنا ہی اسلامی تصوف کی تعلیم کا مقصد ہے ۔ جس سے ذرا سی غفلت شرک کا مرتکب بنا دیتی ہے یا زندقہ و الحاد کی صورت پیدا کر دیتی ہے ۔» ان ہی دشواریوں کو مدِ نظر رکھ کر حضرت نے فنِ تصوف میں «حکمتِ اسلامیہ» کے نام سے ایک کتاب تحریر فرمائی جو درسی کتاب کی نوعیت رکھتی ہے ۔
اس کے علاوہ «المعارف» کے چار حصوں اور مکاتیبِ عرفان ، تفہیماتِ صدیقی ، صدائے معرفتِ حق ، نظام العمل فقراء جیسے رسالوں میں تصوف کے مختلف موضوعات پر اپنی فکرِ سلیم کے ذریعہ تحقیقات کو کہیں علمی انداز میں اور کہیں عام فہم انداز میں تحریر فرمایا ۔ ان رشحاتِ قلم کے علاوہ شیخِ اکبر محی الدین ابن عربیؒ کی مشہور و معروف کتاب «فصوص الحکم» کا حضرت نے اردو میں ترجمہ کیا ہے اور ساتھ ہی —
ساتھ شرح بھی فرمائی ہے ۔ اس انداز کی شرح آج تک نہیں لکھی گئی ۔ ہر فص سے پیشتر تمہید کے ذریعہ نفسِ مسئلہ کی تحقیق فرماتے گئے ہیں ۔ حضرت کی یہ تحقیقات نہایت بصیرت افروز ہیں ۔ «تفسیرِ صدیقی» میں بھی تصوف کے مسائل پر حضرت کی تحریرات موجود ہیں ۔ اس کے علاوہ ایک قافیہ بند مثنوی «مرآۃ الحقائق عرف تحفۂ فقیر» میں اخلاق ، تصوف اور معرفت کے ایسے نازک نکات بیان فرمائے ہیں جو آدمی کے ذہن میں رہیں تو اُس کو ہر طرح کی لغزش سے بچا سکتے ہیں ۔
حضرت کے ان ہی رشحاتِ قلم کو جو وقتاً فوقتاً کتب و رسائل کی صورت میں شائع ہوتے رہے ہیں ، زیرِ نظر کتاب «العرفان» میں میں نے ان سب کو سمیٹنے اور ایک ترتیبِ خاص کے ساتھ پیش کرنے کی سعی کی ہے ۔ اور حضرت کے بعض مضامین کو بھی اس میں شریک کر دیا ہے جو بادی النظر میں تصوف کے مخصوص مسائل کے تحت نہیں آتے لیکن معرفت کی راہ میں اُن سے بھی روشنی اور رہبری مل سکتی ہے ۔
اس کتاب کے مطالعہ سے خود قاری بہ آسانی سمجھ لے گا کہ حضرت کے سلوک و معرفت کی امتیازی خصوصیات کیا ہیں ۔ تاہم یہاں اُن کو اجمالی طور پر بیان کر دینے سے یہ فائدہ ہوگا کہ قاری ان باتوں کو ذہن میں رکھ کر مطالعہ کرے گا تو زیادہ آسانی کے ساتھ حضرت کے مسلک کو سمجھ سکے گا ۔
پہلی بات تو یہ ہے کہ حضرت مجمع السلاسل ہونے کے باوجود بنیادی طور پر قادری تھے ۔ قادری دو قسم کے ہوتے ہیں : عام طور پر قادری حضرات سیدنا عبد القادر جیلانیؒ کی نسبت سے کام لیتے ہیں اور بڑے بڑے تصرفات دکھاتے ہیں ۔ قادریوں کی دوسری قسم وہ ہے جو حضور غوثِ پاکؒ کی بنیادی تعلیم «كُنْ كَالْمَيِّتِ فِي يَدِ الْغَسَّالِ» (تو ایسا ہو جا جیسے میت نہلانے والے کے ہاتھ میں) پر عمل پیرا ہوتے ہیں ۔ بے ارادتی ان کا مسلک ہوتا ہے ۔ مباحات میں بھی اذن کے بغیر حرکت نہیں کرتے ۔ حضرت اسی دوسری قسم کے قادری تھے ۔
اس کے علاوہ حضرت کے سلوک کی ایک نمایاں خصوصیت یہ تھی کہ وہ اقتضائے محل کا ہر وقت خیال رکھتے تھے اور «كُلُّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ» پر ان کی نظر تھی ۔ ہر شخص کے اقتضاء کے مطابق اُس کا حق ادا فرماتے تھے ۔ قادریت کی بے ارادتی کے علاوہ اقتضائے محل کا لحاظ اور ہر ایک کو اُس کا حق دینے کے اہتمام نے اُن کی قادریت کو ایک ایسا امتیازی رنگ دے دیا تھا جس کو ہم قادریت ہی کے دائرہ میں «قدیریت» کہنا مناسب سمجھتے ہیں ۔ ان کے اہل سلسلہ خود کو «قادری قدیری» اسی لئے لکھتے ہیں کہ ان کی قادریت فقیر عبد القدیر کے خاص رنگ میں رنگی ہوئی ہے ۔
کے خاص رنگ میں رنگی ہوئی ہے ۔ وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔
خادم فقیر محمد عبد القدیر
ابو الفیض محمد انوار الدین صدیقی قدیری
۶ - ذی الحجہ ۱۳۹۹ ھ
م ۲۹ - اکتوبر ۱۹۷۹ء
«مامنِ قدیری» شاہ گنج حیدر آباد اے پی
سیدی و سندی بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی قدس سرہ : آدمی کیا تھے ؟ کمالات کا مجسمہ تھے ۔ عالم تھے ، عارف تھے ، صاحبِ تمکین تھے ، صاحبِ یقین تھے ۔ دوامِ حضور ان کی جان تھا ، عشق و محبت اُن کا ایمان تھا ، خیر میں ان کا مقام تھا ، ہر ایک کو اُس کا حق ادا کرنا اُن کا کلام تھا ۔ اللہ کو اللہ کہا ، بندہ کو بندہ کہا ۔ احوال تابعِ شریعت تھے ۔ بارگاہِ نبوت سے ساری عزت و حرمت ملی تھی ۔
جب چاہتے اپنے کو گمنامی میں رکھنے کے لئے کسی ایک چیز کو اوٹ بنا لیتے ، کبھی امارت کو تو کبھی فقیری کو ۔ کسی مسئلہ کی وضاحت فرماتے تو سامعین کے لئے اس سلسلہ میں ایسی شمعِ علم روشن کرتے جو اس اجمال کے دھندلکے پر تفصیل کی روشنی پھیلا دے ۔ جہل اور ریب کو علم و یقین میں بدلنے کا ملکہ رکھتے تھے ۔ کسی جملے کو بار بار دہراتے تو ہر وقت ایک نیا معنیٰ دیتے ، نئی فہم ملتی اور سننے والے سر دھنتے ۔ جہاں علم دیتے وہیں احساس بھی عطا فرماتے ۔ شاہانہ دبدبے اور درویشی کی روشنی اُن کے در و دیوار سے ملتی تھی جس پر نظر پڑتی...
نظر تھا کہ دیکھ لیتے رنج و غم دور اور دکھ سب کافور ہو جاتا ، ہر ایک اپنی صلاحیت کے مطابق فیضانِ ظاہری و باطنی سے حصہ پاتا ، بلکہ اُس کو امید سے زیادہ ملتا ۔ دربارِ گوہر بار سے لوٹتا تو چہرے پر نور اور سکینہ نمایاں رہتا ۔ اس بندۂ خدا کی شان بھی کچھ نرالی تھی ۔ اطراف عاشقوں ، عارفوں اور جمالِ الٰہی کے پروانوں کا جمگھٹا رہتا ۔ صبح سے شام تک ہر روز ایک نیا ہی تماشا رہتا ۔ اپنے دیوانوں کو دیکھتے جاتے مسکراتے جاتے ، ان کی ایک ایک حرکت سے محبت ظاہر ہوتی تھی ۔ خدا معلوم وہ کیا دیکھتے تھے اور کیوں مسکراتے تھے ؟
ان کو کسی نے عالم سمجھا ، کسی نے عارف ، کسی نے فقیہ مانا تو کسی نے محدث ، کسی نے صالحین میں شمار کیا تو کسی نے صدیقین میں جانا ، کسی نے قطبِ وقت سمجھا تو کسی نے غوثِ زماں مانا ۔ اپنی تو شروع سے عبد اللہ پر نظر ہے ، جو دکھایا دیکھا ، جو سنایا سنا ، جو سمجھایا سمجھا ۔
اللہ کے بعض بندے ایسے بھی دیکھنے میں آتے ہیں جن کا پتہ کہیں نہیں ملتا ، یہی تو عینِ حضور ہے ۔ حاضر عند اللہ اور غائب عن الناس ، باہمہ بے ہمہ یہی لوگ ہیں ۔ خلوت در انجمن اِن کا وصف ہے ۔ ان کی نظر اطلاق و تقیید دونوں پر معاً رہتی ہے ۔ اگر یہ مجاز کو استعمال بھی کرتے ہیں تو بالذات سے ہوشیار بھی رہتے ہیں ۔ ایسے انسانوں کو عوام تو کیا خاص بھی...
عام انسانوں سے بالاتر سمجھنے میں دقت محسوس کرنے لگتے ہیں ۔ کیونکہ ایسے آدمیوں میں مذہبی امور کے ساتھ ساتھ دنیوی قدروں کا بھی کماحقہٗ ظہور رہتا ہے اور یہی انسانیت کا کمال ہے کہ آدمی دو گھڑے اٹھائے سیدھا چلتا رہے اور توازن بگڑنے نہ پائے ۔ یہی صفت حضرت کے لئے دوسروں کے مقابل میں باعثِ امتیاز تھی ۔ جبھی تو آپ کی شخصیت جامع الجہات تھی ۔ پھر بعض باتیں آپ میں ایسی جمع ہو گئی تھیں جو بظاہر سلامت روی کے خلاف معلوم ہوتی تھیں ۔ مثلاً جسم ضعیف فکر جوان ، حالتِ غم آنکھ پُر نم اور قلب رضائے الٰہی سے شاد — مولویت اور فقیری کا اجتماع — عقیدۂ کفر کی بناء پر کافر کے دشمن پر بحیثیت اس کے کہ وہ بھی خدا کا بندہ ہے اُس پر مہربان — بندگانِ خدا سے حد درجہ محبت پھر غیر اللہ سے کمالِ استغناء — ایسے ہی بے شمار متضاد کیفیات کے آپ کی ذات میں اجتماع کے باعث آپ کی شخصیت کو سمجھنا ہی مشکل ہے ، آپ کے تعلق سے قلم اٹھانا تو بہت دور کی بات ہے ۔
زیرِ نظر کتاب میں حضرت کے خیالات پیش کئے جا رہے ہیں ۔ گویا یہ کتاب مثلِ مشاطہ کے ہے ۔ جیسا عالم ہو گا اُسی کے لائق اُس کا علم بھی ہو گا ۔ جتنا حقیقت سے قریب ہو گا اتنا ہی موثر ہو گا ۔ اور پڑھنے والے پر تاثرِ شخصیت بھی اپنا ایک منفرد مقام رکھتی ہے جس سے انکار نہیں کیا جا سکتا ۔ کسی کتاب کے مطالعہ سے پیشتر یہ دیکھا جاتا ہے کہ لکھنے والا عالم کس قدر قابلِ اعتماد ہے ۔ بالخصوص جہاں عقائد کا مسئلہ آتا ہے وہاں پر مصنف کے بارے میں تحقیق بے حد ضروری ہو جاتی ہے ۔ اسی مقصد کے تحت حضرت کی حیاتِ طیبہ کے چند گوشے ان مشاہیر علماء ، اساتذہ اور اسکالرس یا حضرت کے احباب کے ان تجربات اور مشاہدات کی روشنی میں پیش کئے جاتے ہیں جن کو انہوں نے حضرت کی صحبت میں سمجھا ہے ۔ والسلام
ابو الفیض محمد انوار الدین صدیقی قدیری
«محی الدولہ کے پوتے شاہ فضل اللہ کو آصفجاہ رابع نے عدالت العالیہ کا پہلا میر مجلس بنایا تھا ۔ شاہ فضل اللہ کے فرزند شاہ عبد القادر بھی قضائے عَرَف کے پہلے ناظم تھے ۔ ان ہی شاہ عبد القادر کے فرزند مولینا عبد القدیر صدیقی ہیں ۔ مولینا کی پیدائش حیدر آباد میں ۲۷ رجب ۱۲۸۸ ھ میں ہوئی ۔
مدرسِ عربی کی حیثیت سے ملازمت کا آغاز ہوا ۔ اور جامعہ عثمانیہ کے صدر شعبۂ دینیات کی حیثیت سے وظیفۂ حسنِ خدمت حاصل فرمایا ۔
آپ کی اعلیٰ قابلیت اور انتظامی صلاحیت کے باعث مدرسہ دار العلوم کی اسلامی کمیٹیوں میں آپ کو شریک کیا جاتا رہا ۔ چنانچہ مولانا شبلی کی صدارت میں نصاب اور اصلاحِ تعلیم کے لئے جو کمیٹی حکومت نے مقرر کی تھی اس میں خصوصیت سے آپ کو شریک کیا گیا تھا ۔»
(ماخوذ از ماہنامہ القدیر)
«حضرت مولینا عبد القدیر صدیقی حسرتؔ ان بزرگانِ ملت میں سے تھے جو صدیوں بعد ہی کسی ملک میں پیدا ہوتے ہیں ۔ وہ کوئی پیشہ ور صوفی نہ تھے اور نہ موجودہ عہد کے بعض نام نہاد صوفیوں کی طرح عیش و ثروت کی خاطر تصوف و عرفان کی طرف مائل ہوئے تھے ۔ وہ اصل میں ایک جید عالم بلکہ بحر العلوم اور علومِ دینیات کے استاذ الاساتذہ تھے ۔ لیکن دنیا دار عالموں اور فاضلوں کی طرح اپنے علم و فضل سے حصولِ دولت و جاہ اور نمود و نمائش کا کام نہیں لیتے تھے ۔ یہی وجہ ہے کہ مخلوق اپنی طرح طرح کی حاجتوں اور تکلیفوں کا مداوا ان سے پاتی رہی اور ان کے فیضانِ علمی و روحانی سے شادکام و بامراد واپس جاتی تھی ۔
ان کے علم و یقین کا اعتراف اور تصنیفات و تالیفات کا کام اُس وقت شروع ہو چکا تھا جبکہ میں ابھی پیدا بھی نہیں ہوا تھا ۔ چنانچہ میں نے اپنی ایک کتاب 'داستانِ ادب حیدر آباد' میں ان کا ذکر ایک ایسے دور کے ادیبوں میں کیا تھا جس کا کوئی ادیب و شاعر اس وقت زندہ نہیں تھا ۔ اس وقت پہلے پہل مجھے شبہ تھا کہ یہ وہی عبد القدیر ہیں یا کوئی دوسرے ، اور جب یقین ہو گیا کہ یہ وہی ہیں تو اردو کے دو پرانے قلمی ارباب شاہ میراں جی شمس العشاق بیجاپوری اور لعلہ جی کی عربی تالیفات کے طویل دور کے بارے میں میرا شبہ دور ہو گیا ۔» (ماخوذ از ماہنامہ القدیر)
«ایک بار دیکھا کہ مولینا اپنے قدیم مکان واقع محلہ رکاب گنج کے صحن میں بَنوٹ کے کرتب دکھا رہے ہیں اور شہر کے بڑے بڑے پہلوان اور ماہرِ فن دادِ تحسین و آفرین دے رہے ہیں ۔ اور یہ اُس وقت کی بات ہے جب ان کا سنِ شریف ساٹھ سال سے متجاوز ہو چکا تھا ۔ مگر چال کی پھرتی اور داؤ پیچ کی چالاکی سے بالکل نوجوان معلوم ہوتے تھے ۔
مولانا استاذ الاساتذہ ہونے کے باوجود کم عمر اور کم سواد بچوں کی تعلیم کو اپنے لئے کسرِ شان یا تضییعِ اوقات نہیں سمجھتے تھے ، باوجودیکہ زندگی کا ایک ایک لمحہ مصروف تھا ۔
سالگرہ کے موقع پر چند سالوں سے بڑا ہجوم رہتا تھا ۔ ایسی دھوم دھام اور تزک و احتشام کی تقریب شاید بڑے بڑے بادشاہوں کو بھی کہیں نصیب ہو ۔ مولینا کے جملہ مریدین و معتقدین پھولوں کے ہار پیش کرتے اور اس کا ایک انبار جمع ہو جاتا تھا اور مولینا اپنے خاص خاص احباب اور معتقدین کو اپنے دستِ مبارک سے یہ ہار تقسیم فرماتے ۔ یہ اعزاز مجھے اور سید تقی الدین صاحب کو بھی بارہا حاصل ہو چکا ہے ۔» (ماخوذ از ماہنامہ القدیر)
مولانا حسن نظامی دہلوی نے اپنے قیامِ حیدر آباد کے زمانے میں حضرت کا تذکرہ آنے پر فرمایا : «کیا مولوی ، مولوی ! وہ تو مولوی گر ہیں ، اُن کے پاس تو مولوی گھل ڈھل کر نکلتے ہیں !»
قائدِ ملت نواب بہادر یار جنگ نے اپنی تقریر میں حضرت کے تعلق سے کہا : «یہ وہ آدمی ہیں جن کے بعد اگر تم روتے روتے موسیٰ ندی بھی بہا ڈالو تو ایسا آدمی پیدا نہیں ہو سکتا !»
حضرت پیر نجم الدین گیلانی نقیب الاشراف بارگاہِ حضرت غوث الاعظمؓ نے حضرت کی سالگرہ کے جشن میں ہزاروں کے مجمع میں حضرت کو مخاطب کر کے فرمایا : «آپ کا وجود عالم کے لئے خیر و برکت ہے ۔ آپ کا نقصان قوم کا نقصان ہے ۔ ایسی سینکڑوں سالگرہ منانا نصیب ہو ۔ عالمِ اسلام میں آپ کو مرکزیت حاصل ہے ۔»
مولانا ڈاکٹر لیاقت حسین قادری ریڈر عربی جامعہ عثمانیہ لکھتے ہیں : «حضرت کی فہم ، فہمِ نبوی کی تابع تھی اور عقل ، عقلِ رسالت سے مستفادہ تھی ۔ چنانچہ ہر قول و فعل میں آپ ہمیشہ دامنِ رسالت میں پناہ لیتے تھے ۔ کلام مطابقِ حدیثِ نبوی ہوتا جو عینِ منشائے قرآن ہوتا ہے ۔ آپ کے پاس آنے والا لذتِ حال و مسرتِ حضوری محسوس کرتا تھا ۔ آپ کی صحبت میں بیٹھنے والا خدائے بزرگ و برتر کی معیت و قربت کی نعمت سے سرفراز ہوتا ہے ۔
پروفیسر مولانا حامد صدیقی لکھتے ہیں : «بحر العلوم ، امامِ وقت ، مجتہدِ ملت ، عارفِ ربانی ، صاحبِ استغراق و فنائیت حضرت مولانا الحاج شاہ محمد عبد القدیر صدیقی القادری حسرتؔ کس مرتبہ کے بزرگ اور کس پایہ کے ولی ہیں ، یہ تو کوئی عارف یا ولی ہی بتلا سکتا ہے ۔ اپنے کو تو اس کوچہ کی ہوا بھی نہیں لگی ۔ اپنی اس زندگی میں اللہ والے متعدد دیکھے ہیں مگر ارشاد و ہدایت کا حقدار اپنے تجربے میں جیسا حضرت مولینا حسرتؔ کو پایا کسی اور کو نہ پایا ۔
یوں تو اس اطراف میں بہت سے بزرگ صورت ، درویش نما ، خرقہ پوش و عمامہ بند نظر سے گزرے ہیں مگر اپنی نظر میں کوئی جچتا ہی نہیں ، اس کا مصداق:
ایک صورت ہے لاکھوں ہزاروں میں کیا !»
ہندوستان کے ایک مایہ ناز علامہ حضرت مولانا مناظر احسن صاحب گیلانی نے خود مجھ سے ارشاد فرمایا تھا کہ: «ہمارے حضرت قبلہ حیدر آباد کے سب سے بڑے صوفی اور ربطِ خاص رکھنے والے بزرگ ہیں ۔» مولانا نے فرمایا : «اس زمانے میں حیدر آباد ہی نہیں بلکہ دور دور تک ایسا آدمی جس سے راز و نیاز کی بات معلوم ہو سکے ، ہمارے حضرت قبلہ (مولانا عبد القدیر) کے سوا کوئی اور نظر نہیں آیا ۔» (ماخوذ از ماہنامہ القدیر)
واصل بحق نیرِ ربانی شیخ الاسلام مولانا سید محمد بادشاہ حسینی قادری صدر مجلسِ علمائے دکن لکھتے ہیں کہ : «حق یہ ہے کہ بحر العلوم ، تاج العلماء ، سیدی و سندی و استادی و قبلتی و محترمی حضرت مولانا الحاج شاہ محمد عبد القدیر صدیقی القادری کا وجودِ باجود آیۃ من آیات اللہ و رحمۃ من رحمۃ اللہ کا نمونہ ہے ۔ حضرت کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار چھوٹا منہ بڑی بات ہے ۔ حضرت ممدوح ادام اللہ فیوضہم کیا ہیں اور کس مرتبہ پر فائز ہیں ، اس کو ہر شخص اپنے حسبِ استعداد سمجھنے کی کوشش کرتا ہے ۔
اس فقیر کو ۱۳۵۵ ھ سے ۱۳۸۷ ھ تک تقریباً ۳۲ سال حضرت اقدس کی صحبتِ بابرکت کا شرف حاصل رہا ہے ، اور ہم عصر کبارِ علماء حضرت اقدس رحمۃ اللہ علیہ کے سامنے...»
جب حاضر ہوتے تو ایسا معلوم ہوتا کہ ابھی دریائے علم کے یہ ابتدائی شناور ہیں جو دریا کے کنارے کھیل رہے ہیں۔ (ماخوذ از ماہنامہ القدیر)
«حضرت قبلہ کے پاس اُن کے وصال سے تین دن پہلے جمعہ کی صبح حاضر ہوا تھا۔ بحمد اللہ دست بوسی کا موقع ملا۔ اور سلام بھی قبلہ سے عرض کرنے کا شرف حاصل ہوا اور دل شادمان ہوا۔ سب سے بڑھ کر یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ حضرت قبلہ نے اپنے اندازِ خاص میں مجھ کو نگاہِ کرم سے دیکھ لیا۔ یہ نگاہِ کرم:
کی مصداق ہے۔» مضمون کے اختتامیہ حصّے میں لکھتے ہیں۔ آخر میں حضرت قبلہ کے شاگرد، سمدھی اور رفیقِ سفر مولانا الیاس برنی کے چند الفاظ کا اعادہ کرتا ہوں:۔
«جب ہم دمشق پہنچے تو بہت سوں نے ہم سے کہا کہ علامہ بدر الدین سے ضرور ملیں۔ جو اتنے بڑے ذی اثر پیر اور عالم تھے کہ فرانسیسی گورنر تک ان سے ملاقات کے لئے جایا کرتا تھا۔ دل میں خود طے کیا کہ پہلے وہ ملیں تو ہم ملیں گے۔ روانگی سے دو روز پہلے ہم کہیں جا رہے تھے۔ اچانک راستہ میں علامہ بدر الدین سے ملاقات ہو گئی۔ بغلگیر ہو گئے۔ ہمارے معلّم نے ہماری شرط بیان کی تو آبدیدہ ہو گئے۔ اور ملاقات پر تشکریہ ادا کیا۔ اس کے بعد ہم جا کر حضرت سے ملے اور اپنے رفیقِ خاص علامہ عبد القدیر صاحب سے بھی ملایا۔ حضرت (بدر الدین) ان کی علمیت سے اس درجہ متاثر ہوئے کہ باہر چل کر اپنے مریدوں میں اعلان کر دیا کہ دمشق میں علم کا آفتاب طلوع ہوا ہے
اپنی تصنیف و تالیف کے متعلق مشورے کر لو۔ ورنہ ناقدری کی وجہ سے اللہ تعالیٰ اچھے بندوں کو دمشق نہیں بھیجے گا۔ (ماہنامہ القدیر ۱۳۸۱ھ)
«واللہ! اللہ کیسی نیک ساعت تھی کہ عثمانیہ یونیورسٹی میں داخلہ ملا۔ اور دل کی تمنا بر آئی۔ جب تعلیم کے باضابطہ اوقات سے فرصت ملتی تو آلسینشن چرچ کے قریب کی منزل میں جو اس وقت دینیات منزل کے نام سے موسوم تھی۔ حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی صحبتِ مبارک میں حاضری ہوتی۔ علم و فضل کے آفتاب و ماہتاب جمع ہوتے۔ حضرت مولانا سید مناظر احسن گیلانی سے خاص ربط تھا۔ پھر حضرت الیاس برنی صاحب کی صحبت بابرکت کی اجازت ملی۔ دونوں کو حضرت علامہ عبد القدیر صدیقی سے نسبتِ خاص تھی۔ مولینا حسرت شعبہ کے صدر بھی تھے۔ وہ دونوں حضرات (مولانا مناظر اور مولانا الیاس) حضرت قبلہ رحمتہ اللہ علیہ سے فیضانِ علم و معرفت کے لئے رجوع کرتے۔ اس لئے بھی کثرت سے اس بحر العلوم کے کنارہ پر سیر کا موقع نصیب ہوتا۔ یخرج منہما اللؤلؤ والمرجان کا ایک عالم پیشِ نظر ہوتا۔»
«تقابلی نسبت اور تناسب کا احساس نہایت اہم شرطِ کمال ہے حضرت رحمتہ اللہ علیہ ایک مجتہد محدث تھے۔ آپ کو روایت کے علاوہ درایت پر بھی کافی عبور تھا۔ آپ کی کتاب 'معیار الکلام'...
...علم کا ایک آئینہ ہے۔ مولانا عبد الباری صاحب ندوی علمائے کرام کی جماعت میں فلسفہ جدید کے خاص ماہر، پریہ دقیقہ رس اور ترجمہ تجدیدِ تصوف و سلوک کے مؤلف کی حیثیت سے بھی اہلِ تصوف کے حلقہ میں مشہور و معروف ہیں، وہ نہایت نکتہ سنج و نکتہ رس نقاد بھی ہیں ایک بار فرمایا کہ 'میں نے علماء کی جماعت میں غیر معمولی جامعیت کے چند اصحاب دیکھے ہیں ان میں حضرت مولانا سید انور شاہ صاحب اور مولینا عبد القدیر صدیقی ہیں فلسفہ و تصوّف کے علمی مسائل پر حضرت رحمتہ اللہ علیہ کی صحبت میں خاص گفتگو رہتی۔'
حضرت رحمتہ اللہ علیہ کے علمی کمالات میں پچھلے اکابرِ علم اور علمائے ربّانیین کے فیضِ علوم کا جوہرِ جامع جمع ہو گیا تھا۔ فرمایا کرتے تھے 'میں شیخ ابن عربی، حضرت جیلی اور شاہ ولی اللہ کا شاگرد ہوں۔' اس خصوصیت پر 'حکمتِ اسلامیہ' اور ترجمہ و شرح فصوص الحکم کھلی ہوئی دلیلیں ہیں۔ ظاہری اختلاف میں توفیق و تطبیق کا ملکہ راسخ العلم ہونے کی بڑی نشانی ہے۔ حضرت قرآن و حدیث اور خود فقہ میں مختلف مجتہدانہ قیاسات میں توفیق و تطبیق کی غلطیاں سمجھاتے جس سے ارشادِ نبویؐ کی تصدیق ہوتی کہ امّت کا اختلاف رحمت ہے۔ اسی طرح حکمت و تصوّف میں اصطلاحات کا اختلاف پایا جاتا ہے۔ کہیں ایک ہی اصطلاح کے مختلف مفاہیم و مرادیں ان کو نہ سمجھنے سے بڑے بڑے پیچ پڑتے ہیں۔ حضرت کی تشریح اور
توجیہہ سے کئی پیچ حل ہو جاتے اس علمی کمال کے با وجود وہ ہر صاحبِ علم یا عمر کے بزرگوں کی بڑی تعظیم فرماتے تھے۔ علم کی وسعت کے ساتھ ساتھ ظرف کی وسعت اور نظر کی گہرائی پائی جاتی تھی۔ کسی ایک مسلکِ فقہی اور مشرب میں حق کو مقیّد اور محدود نہیں سمجھتے تھے۔ کسی نیکی یا عبادت کے ترک کرنے کے مقابل کسی امام یا مجتہدانہ قیاس پر عمل کو مستحب سمجھتے تھے۔ اتفاقِ امت اور اتحادِ ملّت کی اہمیت کو ترجیح دیتے تھے۔ باہمی فضیلت کی نسبتوں کو نظر انداز نہ فرماتے ایک بار حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور حضرت امیر معاویہ رضی اللہ عنہ کے حالات و خدمات کے نازک موضوع پر ایک تحریر یا لکچر دیا۔ صحابی ہونے کے لحاظ سے اور تدبّر و انتظامی صلاحیتوں کے لحاظ سے امیر معاویہؓ کی خصوصیات پر تنقیدِ روایات کے ساتھ روشنی ڈالی۔ لیکن بڑے ہی مدلل طریقے سے واضح فرمایا کہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کا ان کے مقابل میں معرفت، تقویٰ اور وحدتِ امت کا ولولہ اور حقِ خلافت کا مرتبہ کس قدر بلند تھا سارے اہلِ فکر سامعین نے عالمانہ توازن اور علمی طرزِ بیان کی داد دی۔
مسلمانوں کے علاوہ غیر مسلم محقق جب کبھی ملتے حضرت کا روحانی عظمت کے قائل ہوتے۔ مشہور ماہرِ لسانیات پروفیسر سنتی کمار چٹرجی صدرِ قانون ساز کونسل بنگال، محترم جناب خواجہ محمد احمد صاحب سابق ناظمِ آثارِ قدیمہ کے ساتھ ملاقات و تبادلۂ خیالات سے مشرف ہوئے یہاں سے
حضرت کی روحانی عظمت کے اعتراف میں ایک پُر اثر خط خواجہ صاحب کو لکھا، جسے میں نے بھی پڑھا۔ آخری جو گفتگو حضرت نے فرمائی، وہ حقیقتِ محمدیؐ کے ایک خاص پہلو پر تھی اُس کی بصیرت افروزی کا بیان ممکن نہیں۔ (ماخوذ از ماہنامہ القدیر ۱۳۸۱ھ)
«رنگ گندمی، نقشہ مجلسی، کشادہ پیشانی۔ آنکھیں بڑی خوب نورانی، میانہ قد، جسم دیوڑھا، ورزشی سڈول، سینہ چوڑا، کلائی گول قوت میں اچھے اچھے لوہا مانیں، پنجہ لڑاؤ پنجہ فولاد، کشتی لڑو تو بڑے استاد، تن یونٹ میں ماہر، لٹھ، چھڑی، خنجر، تلوار سب ہتھیاروں میں ہوشیار۔ نوجوانی سکھانے کو تیار، پانی کے تیراک، گھوڑے کے سوار۔ بندوق کے نشانہ باز، غرض کہ پکے مجاہد، محبت، شفقت دیکھو کہ بوڑھے جوان سب دوست بن جائیں۔ حسبِ حیثیت فیض پائیں۔ عمر دیکھو تو بڑھاپا، صحت دیکھو تو جوانی، طبیعت دیکھو تو بچپن، دل دیکھو تو سب کچھ پھر کچھ نہیں ہر رنگ میں پانی بے رنگ، تاہم بڑھاپا زور چلاتا ہے تو یورک ایسیڈ بڑھ جاتا ہے۔ کمر میں گھٹنوں میں درد ہو جاتا ہے۔ پھر رفع ہو جاتا ہے۔ یورک ایسڈ توانا تندرست کو بھی سستاتا ہے۔
حضرت کو شاعری کا فطری ذوق ہے پھر موسیقی کی بھی لطیف چاشنی سونے پر سہاگہ۔ حسرتؔ تخلص ہے۔ عربی، فارسی، اُردو، ہندی چاروں
زبانوں میں شاعری چلتی ہے اور ہر زبان کا وہ رنگ کہ اہلِ زبان داد دیں! خاص کر عرب ممالک میں جو اہلِ ذوق حضرات آپ کا عربی کلام سنتے تڑپ اٹھتے۔ دیکھئے سادگی اور سلاست میں فصاحت و بلاغت گھول کر ایسا پُر اثر و پُر کیف کہ سنتے ہی دل میں اتر جائے، زبانِ عربی کا جو کلام شائع ہو چکا ہے اپنے کمال کا خود شاہد ہے۔ اُردو کلام کی وہی کیفیت ہے۔ اہلِ زبان کی ادہبیت ہے اُردو زبان پر چڑھ جائے اس سے اندازہ ہو سکتا ہے کہ معنیٰ کی رفعت نثر میں بھی عربی عبارت کی شگفتگی و سلاست یہ خوبیاں نثر میں کس کا جو مجموعہ شائع ہوا ہے اس طرح جمع ہوتی ہیں۔ ولطافت اور پاکیزگی۔
حضرت حافظ قرآن تو نہیں کہ پورا قرآن کریم زبانی یاد ہو البتہ مقامات بہت سے یاد ہیں لیکن قاری ضرور ہیں اور بہت پختہ قاری ہیں۔ فنِ قرأت پر علمی اور عملی دونوں لحاظ سے خوب عبور ہے۔ طالبین کو اس فن میں تعلیم دیتے ہیں، سند بھی دیتے ہیں۔ خاص کر رمضان شریف میں قراءت کا لطیف شغل رہتا ہے۔ جہاں طالبِ فن اس سے استفادہ کرتے ہیں۔ رہے دینی علوم قرآن، حدیث، فقہ، تفسیر، کلام، فقہ ان میں حضرت کا جو درجہ ہے کیا کہنے چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔» (ماخوذ از صراط الحمید حصہ اول الیاس برنی)
«آپ کا دستِ مبارک وہ ہاتھ تھا جس کی گرفت سے طاقتور پہلوان کو کہنی ہاتھ سے چھڑانے میں بڑی رقّت محسوس ہوتی تھی۔ اور ہاتھ ملاتے ہی
وہ آپ کی قوت و کمالِ فن کا قائل ہو جاتا تھا۔ یہی دستِ مبارک وہ ہاتھ بھی تھا جس پر سینکڑوں نہیں ہزاروں نے بیعت کی، اور گمراہوں نے راہِ ہدایت پائی۔ یہی ہاتھ وہ ہاتھ بھی تھا جو ہزاروں دکھیاروں کے سروں پر دستِ شفقت بن کر پھرا۔ اور ان کے دکھوں اور دردوں کے دُور کرنے کا باعث ہوا» (ماخوذ از ماہنامہ القدیر ۱۳۸۱ھ)
«لِلّٰهِ الحمد : حضرت حسرتؔ ممالکِ ہند کی ان مغتنم ہستیوں میں ہیں جن کو علم و عمل کا جامع کہا جا سکتا ہے۔ ایسے با علم و عمل عارف شاعر کے کلام میں کس کو کلام ہو سکتا ہے۔ غور سے پڑھنے والے کے لئے ہر غزل میں ایک خاص کیفیت اور ہر شعر میں ایک خاص لذت ہے» (ماخوذ از کلیاتِ حسرت)
«علامہ عبد القدیر صدیقی کا شمار پاکستان اور ہندوستان کے چوٹی کے علماء میں ہوتا ہے۔ وہ ایک عالم ہی نہیں بلکہ وہ ایک بہت بڑے شاعر اور صوفی بھی تھے۔ ان کے شاگردوں کا حلقہ بہت وسیع ہے ان کے معتقدین ہزاروں کی تعداد میں ہیں، جن میں ہندو بھی ہیں، مسلمان بھی، سکھ بھی ہیں پارسی و عیسائی بھی! اسلامیات میں اُن کی حیثیت ایک امام کی تھی انہوں نے چھوٹی بڑی پچاس کتابیں لکھیں۔ تفسیر میں اُنہوں نے ایک عام فہم تفسیر لکھی ہے
جو چھپ چکی ہے۔ حدیث میں انہوں نے عربی "الدین" نامی کتاب لکھی۔ ایک جرمن مستشرق نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے: انہوں نے کوئی نئی بات تو نہ کہی، لیکن پھر بھی سب کچھ لکھ دیا ہے۔ یہ خوبیوں کا ایک انمول مجموعہ ہے۔ «اسلامی فلسفہ اور تصوف میں ان کا پایہ بہت بلند تھا۔ انہوں نے "حکمتِ اسلامیہ" نامی ایک اچھوتی کتاب لکھی ہے اور محی الدین ابنِ عربی کی کتاب "فصوص الحکم" کا اُردو ترجمہ اور شرح لکھی اور آج تک اس معیار کی شرح نہیں دیکھی گئی۔ پچیس سال کے بعد بھی مسلسل دس سال تک وہ عثمانیہ یونیورسٹی میں تعلیم دیتے رہے۔ اور عثمانیہ یونیورسٹی کی ہر جہتی ترقی سے دلچسپی لیتے رہے اور پینسٹھ سال کی عمر میں وظیفۂ حسنِ خدمت پر سبکدوش ہوئے لیکن ۶۵ سال سے ۹۴ سال تک گھر پر درس و تدریس کا سلسلہ جاری رکھا اور وہ پیدائشی مدرس تھے، وہ میرے استاد تھے، میرے والد مرحوم کے بھی استاد تھے اور میرے دادا مرحوم کے چھوٹے بھائی کے ہم درس تھے۔»
«مرنے سے چند روز قبل خود مولانا نے یاد فرمایا ایک دن سرِ شام گیا اتفاق سے مولینا کا صبح میں آپریشن ہوا تھا۔ مریدوں نے روکا، لیکن مولینا نے فوراً پاس بلایا۔ پھر کرسی سے اٹھ کر اپنے پلنگ پر بیٹھنے کیلئے کہا اور مریدوں سے مخاطب ہو کر کہا "تم اسے روکتے ہو، یوسف میرا شاگرد ہے
اس کا والد قادر مرتضیٰ حسین مرحوم میرا شاگرد تھا۔ اس کا دادا بھی میرا ہم درس تھا۔ اس کے بہت سے رشتہ دار بھی میرے شاگرد ہیں۔ آج یوسف کالج میں میری کرسی پر بیٹھا ہے، اور میں اپنے بے بضاعتی پر زمین میں گڑھا جا رہا ہوں۔ پھر مولانا مرحوم نے میری تحقیقاتی کام سے متعلق دریافت فرمایا۔ میں نے کہا "آج کل میں عبد الرزاق ابن ہمام الصنعانی الیمانی (۱۲۶ تا ۲۱۱ھ) کی تفسیر اور حدیث کی کتاب مصنّف عبد الرزاق کو ایڈٹ کر رہا ہوں۔ مولانا نے کہا عبد الرزاق تو بڑے پائے کے امام تھے۔ وہ امام احمد حنبل کے استاد اور امام بخاری کے دادا استاد تھے۔ مجھے بہت خوشی ہوئی۔ پھر کہا تمہارے دوست محمد تاج الدین ایم اے لکچرر انگریزی بھی امریکہ جانے کے دن میرے پاس آئے تھے اور میرے سے مرید بھی ہوئے تم انہیں لکھ دو کہ میں ان کے لئے دعا گو ہوں اور یہ بھی لکھو کہ وہاں امریکہ میں کوئی تم سے اسلام کے متعلق سوال کرے تو خوش اسلوبی سے اس کو اسلام سے متعلق معلومات بہم پہنچاؤ۔ ذوق شوق سے حاصل کرو دیکھو! میں اب اس عمر میں ٹیپ ریکارڈ کے ذریعہ انگریزی سیکھ رہا ہوں تم بھی اعلیٰ درجہ کی انگریزی سیکھو۔»
پیدائش سے لیکر مر جانے تک علم حاصل کرو، پر انہوں نے عمل کیا۔ غرض شعبۂ دینیات کی کرسیِ صدارت ہی نہیں بلکہ عثمانیہ یونیورسٹی بھی ان کی ذات سے
زینت پا رہی ہے۔ وہ بہت بڑے صاحبِ عرفاں بھی تھے۔
«چالیس سال سے بھی زیادہ عرصہ ہوا کہ میری پہلی ملاقات مولینا رحمتہ اللہ علیہ سے ہوئی تھی اور وہ بھی کلیہ جامعہ عثمانیہ میں ان کے شریکِ کار کی حیثیت سے۔ وہ زمانہ میرے عنفوانِ شباب کا تھا موقع اس ملاقات کا اس طرح پیدا ہوا تھا کہ اُس وقت جامعہ کے شعبۂ دینیات کے طلبہ کے مطالعہ کے لئے "مسٹر تھامس آرنلڈ" کی کتاب "پریچنگ آف اسلام" شریکِ نصاب کی گئی تھی اور میں اس کی تدریس پر مامور تھا۔ اسی کتاب کے بعض نکات کی توضیح کے لئے مجھے مولانا سے تبادلۂ خیال کرنا پڑا۔ اور مولینا کے متکلمانہ انداز سے میری دلچسپی کی یہ ابتدا تھی۔
میرے والد کا انتقال ۱۹۲۵ء کے اواخر میں ہوا۔ مولینا سے آخری ملاقات میں انہوں نے فرمایا تھا کہ "مولینا! میں جسدِ خاکی چھوڑ رہا ہوں لیکن خوش ہوں کہ میرے بچے کو یعنی خود مجھے اچھی صحبت میں چھوڑ رہا ہوں"۔ مجھے مولانا کی یہ صحبت چالیس سال سے زیادہ حاصل رہی جو لوگ ہم دونوں کے باہمی تعلقات سے واقف ہیں وہ جانتے ہیں کہ ہم میں محبت و خلوص کا رشتہ کس قدر مستحکم تھا۔ میری ملاقات مولینا سے صرف اس وقت ہوا کرتی جبکہ خود مجھے علومِ اسلامیہ کے کسی مسئلہ کے متعلق
ان سے تبادلۂ خیال کرنا ہوتا۔ یا کسی ذریعہ سے مجھے یہ اطلاع مل جاتی کہ مولانا کسی وجہ سے کشیدہ خاطر ہیں اور مجھے یہ کہلوایا جاتا کہ لے چلتے کہ شاید آپ کے چلے آنے سے حضرت کے دل میں بشاشت آجائے۔ آہ یہ خیال کہ وہ ہمیں چھوڑ گئے۔ ایک ابتلائے عظیم ہے۔
مگر نہیں مجھے تو اب بھی یہ محسوس ہوتا ہے کہ وہ موجود اور میرے قریب ہیں۔ ان کے علم و فضل کے متعلق صرف اتنا کہوں گا کہ زندگی نے مجھے بہت سارے مواقع عطا کئے کہ میں اپنے زمانہ کی فاضل ترین شخصیتوں سے ملا، اور ان کے علم و فضل اور ان کی قدر و قیمت کا اندازہ کر سکا لیکن کسی پس و پیش کے بغیر میں یہ کہوں گا کہ مولینا سے کسی موضوع پر طبعی بحث کے دوران مجھے وہ خوشی حاصل ہوتی تھی جو کسی اور کی صحبت میں میں نے ایسی خوشی کبھی نہیں محسوس کی۔ ان کی شخصیت ایسی جامع واقع ہوئی تھی کہ سخت سے سخت وہم پرست کو بھی اُس کے جذبات کو مجروح کئے بغیر حقائق سے روشناس کر دیتے ساتھ ہی جدید طرز کے منکرین و محققین کو بھی کسی مسئلہ میں اپنے خاص اندازِ تفہیم سے مطمئن فرما دیتے تھے۔
اُن کا ذہن متوازن تھا اور انہیں ہر وقت مع اللہ نصیب تھی ان صفات کی تجلی کا مشاہدہ اُن کی ہر چھوٹی بڑی تصنیف میں اور خصوصیت کے ساتھ...
اور خصوصیت کے ساتھ اُن کی تفسیر میں۔ اگر کسی کو اُن کے علمِ لدنی کا حال معلوم کرنا ہو تو وہ اُن کے اُس اُردو ترجمہ و تشریح کو دیکھ لے جو حضرت شیخ محی الدین ابن عربی کی کتاب فصوص الحکم کا ترجمہ و تشریح ہے۔
فرد کی حیثیت سے اُن میں وہ تمام صفتیں موجود تھیں جو قرآنِ حکیم نے صالحین کے لئے بیان فرمائی ہیں۔ جو خلوص اُن کی ذات سے تھا وہ شائد ہی اس حد تک کسی اور کو حاصل ہو اور اسی وجہ سے اُن کی روح کی پاکی کا کچھ اندازہ کر سکتا ہوں کہ وہ اُن افراد میں سے تھے کہ جب اُن کا کام دنیا میں ختم ہو جاتا ہے تو قبر کے اُس پارے انھیں آواز دی جاتی ہے:
(ماخوذ از ماہنامہ القدیر ۱۳۸۱ھ)
[صفحہ ۴۶ اصل کتاب میں سفید/خالی چھوڑا گیا ہے - عکسِ تحریر کے روبرو]
ہو الفیض۔ محمد انوار الدین صدیقی قادری کی محنت کو اللہ قبول فرمائے۔
عبد القدیر
علم کی فضیلت معلوم کی فضیلت سے ہوتی ہے اور خیر المعلوم سب سے اعلیٰ سب سے افضل ہے تو اُس کے متعلق جو کچھ بھی علم ہوگا وہ سب علوم سے اعلیٰ وافضل ہی ہو گا۔ میں کس کی ذات و صفات واسماء وافعال سے گفتگو کرنا چاہتا ہوں؟ اللہ کی! اللہ ہی محبوب ہے۔ اُس کا ذکر مجھے مرغوب ہے۔ جو میرے دل و دماغ میں ہے وہ زبان و قلم سے نکلے گا۔ دوسروں کو لطف آئے نہ آئے مجھے تو لذّت مل رہی ہے۔ کوئی اس کو دیکھے نہ دیکھے میں خود اس کو بار بار دیکھوں گا اور اپنا سبق دہراؤں گا۔
(ماخوذ از المعارف حصہ اول)
(مقالاتِ بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ)
اشیاء کی حقیقتوں کو جس طرح کہ وہ ہیں طاقتِ بشری کے موافق جاننا حکمت ہے۔
اقسامِ حکماء: ان حقائق کی تحقیق و تدقیق کرنے والے چار قسم کے ہیں: (۱) صوفی (۲) اشراقی (۳) متکلّم (۴) مشّائی یا فلاسفر یا تھیوسوفسٹ۔ ان میں سے صوفی و اشراقی کشف، ریاضتِ نفس اور قوّتِ روحانی سے ادراکِ حقائق کرتے ہیں۔ اور متکلّم و مشّائی کی تحقیقات کا مدار عقل پر رہتا ہے۔ نیز صوفی و متکلّم نورِ نبوت سے دیکھتے اور سمجھتے ہیں۔ اور اشراقی و مشّائی اپنے ذاتی کشف و عقل پر اعتماد رکھتے ہیں۔
(۱) صوفی: وہ صاف دل، پاک روح، روشن سر شخص ہے جو قال میں حال، اور گلے میں قلادہِ اتّباعِ نبوّت سے ممتاز اور مسندِ تلقین و وراثتِ کشف و شہود سے سرفراز ہوتا ہے۔
(۲) متکلّم: وہ روشن عقل شخص ہے جو دلائلِ عقلیہ کی سپر سے اعدائے دین و مذہب کے وار کو روکتا ہے
دین و مذہب کے وار کو روکتا ہے اور براہینِ قاطعہ کی شمشیرِ خارا شگاف سے شبہات و شکوکِ دشمنانِ خدا اور رسول کو خوزنگ کرتا ہے۔ صوفی کا مقابلہ اشراقی سے ہے اور متکلّم کا مشّائی سے۔ صوفی و متکلّم میں سے اگر کوئی قرآنِ مجید و حدیث شریف کے خلاف ایک لفظ بھی نکالے تو وہ حدودِ اسلام ہی سے خارج ہو جائیگا۔ پس صوفی اشراقی ہو جائیگا اور متکلّم مشّائی بن جائیگا۔
ہاں! متکلّمین و صوفیین میں باہم کبھی کبھی کسی آیت یا حدیث کی تفسیر و تاویل میں اختلاف ہو جاتا ہے۔ ایسا اختلاف تو خود متکلّمین میں بھی ہوتا ہی رہتا ہے۔ جس طرح ایک متکلّم اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھتا، اسی طرح ایک صوفی بھی اپنے آپ کو معصوم نہیں سمجھ سکتا۔ غیر معصوم کی عقل و کشف دونوں غیر قطعی ہیں لہٰذا صوفی و متکلّم دونوں میں سے کسی کو وسعت و رخصت نہیں کہ کسی اصلِ دین یا امرِ ثابتِ بوحیِ الٰہی کا انکار کر سکے۔ کیونکہ یہ حقیقۃً تصدیقِ نبیؐ کا خلاف ہوگا گویا کہ اُس نے محمّد رسول اللہ کا اقرار ہی نہیں کیا۔
واضح ہو کہ روزِ روشن میں آنکھ نہ آفتاب کو متحرک دیکھتی ہے نہ سایۂ دیوار کو۔ مگر عقل سمجھتی ہے کہ آفتاب بھی متحرک ہے اور اس کے ساتھ سایۂ دیوار بھی۔ جس طرح حس سے عقل کا مرتبہ اعلیٰ ہے اسی طرح عقل سے کشف و الہامِ ربّانی کا درجہ اعلیٰ و ارفع ہے۔ صوفی اُن تمام مدارج کو طے کر لیتا ہے جن پر متکلّم کی نظر ہے۔ لہٰذا صوفی کا متکلّم ہونا
ضروری ہے گو وہ چند اصطلاحات سے واقف نہ ہو اور متکلّم کا صوفی ہونا ضروری نہیں۔ قرآن و حدیث کی تصدیق دونوں کرتے ہیں۔ مگر متکلّم صرف عقل سے اور صوفی عقل و کشف دونوں سے۔
اب میں ایک اور مسئلے پر آپ کو توجہ دلاتا ہوں۔ مجھے جہاں تک تجربہ ہے بالکل باطل مذہب چل ہی نہیں سکتا۔ کچھ نہ کچھ صحیح اصل رہتی ہے جس کی غلط فہمی سے خرابی پیدا ہوتی ہے۔ میری رائے میں تکذیب کے عوض غلط فہمی دور کرنے سے زیادہ فائدہ ہوتا ہے یعنی بعض دفعہ قائل کا طرزِ بیان ادیبانہ رہتا ہے اور سامع اس کو منطقی قواعد پر قائم کرنا چاہتا ہے۔ پس قائل کے قول کی تاویل کر لینے مجازی معنے سے حقیقی معنی نکال لینے سے اختلاف دور ہو جاتا ہے۔ اکثر دیکھا گیا ہے کہ مقصد ہر ایک کا درست ہے مگر دوسرے کے مقصد سے نا واقف۔ اکثر دوسروں کی تکذیب میں لوگوں کو لذّت ملتی ہے۔ یہی خانہ خراب تمام فتنوں کی ماں ہے۔
ٹھنڈے دل سے سنئے۔ دوسرے کی بات پر غور و فکر کرنے سے کوئی نہ کوئی سبیل نکل ہی آتی ہے اسلام تمام مذاہب کی تصدیق کرنے اُن سے غلط فہمی دور کرنے کے لئے آیا ہے نہ کہ تکذیب کیلئے۔ ہمیشہ دین کی خدمت صوفیہِ صافیہ ہی نے کی ہے اور اب بھی کچھ کر سکتے ہیں تو صوفی ہی کر سکتے ہیں آج کل دنیا مادہ پرستی سے دل تنگ ہو گئی ہے صوفیوں کو چاہئے کہ علماً و عملاً کچھ کام کر کے دکھائیں۔
(اقتباس از تمہید کتاب حکمتِ اسلامیہ
مصنفہ بحر العلوم مولانا محمد عبد القدیر صدیقی حسرتؔ)
[صفحہ ۵۲ اصل کتاب میں سفید/خالی چھوڑا گیا ہے - عنوان 'کلیاتِ تصوّف' کے روبرو]
(۱) وجود بالذات حق تعالیٰ میں منحصر ہے ما سوا اللہ کا وجود بالعرض ہے۔
(۲) وجود بمعنی مابہ الموجودیت، عینِ ذاتِ حق ہے۔ حق تعالیٰ کے سوا جتنے ہیں سب انتزاعی ہیں۔ ان کا وجودِ مستقل تو کجا، وجودِ انضمامی بھی نہیں ہے۔
(۳) اسمائے الٰہیہ نیز ممکنات لا عین و لا غیر ہیں۔ یعنی اُن کا منشا ذاتِ حق ہے اور بعدِ منتزع و مفہوم ہونے کے غیر ہیں۔
(۴) علم و معلوماتِ حق یعنی اعیانِ ثابتہ کا مرتبہ قبلِ قدرت و ارادہ یعنی غیر مخلوق ہیں۔
(۵) اعیانِ ثابتہ و حقائقِ اشیاء، ظہوراتِ اسمائے الٰہی کے امکانات ہیں، جن کو وجودِ خارجی کی بو تک نہیں پہنچی۔
(۶) کُن سے پہلے، مراتبِ داخلی و الٰہی ہیں، اور کُن کے بعد مراتبِ خارجی و مخلوقات ہیں۔
(۷) اعیانِ ثابتہ مخلوقات و حقائقِ کونیہ و طبائعِ ممکنات پر اسماء و صفاتِ الٰہی کی تجلی ہوتی ہے یا یوں کہو کہ علم کے ساتھ قدرتِ الٰہی ملتی ہے تو ان دونوں کے ملنے سے جو چیز نمایاں ہوتی ہے وہ مخلوقات و ممکنات ہیں۔
(۸) اعیانِ ثابتہ و حقائقِ ممکنات پر ویسی ہی تجلی ہوتی ہے جیسا اُن کا اقتضاء ہے۔
(۹) حقیقتِ کلی پر تجلیِ کلی اور حقیقتِ جزئی پر تجلیِ جزئی ہوتی ہے۔
(۱۰) اعیان و حقائق کے متعلق سوال نہیں کیا جا سکتا کہ وہ ایسے کیوں ہیں۔
(۱۱) تقدیر کیا ہے؟ عالم میں جو کچھ نمایاں ہونے والا ہے اُس کا نظام العمل یا پروگرام ہے۔
(۱۲) الف سے ب پیدا ہوا، ب کا نتیجہ ج ہے، ج کو د لازم ہے، تو یہ استلزام ہے نہ کہ جبر۔ جبر کیا ہے؟ کسی کو اُس کے افعالِ طبعی سے کسی خارجی قوت کا روکنا۔
(۱۳) وجودِ مطلق، خیرِ مطلق ہے اور عدمِ محض، شرِّ محض۔ وجود کے ساتھ عدمِ اضافی لگا رہتا ہے لہٰذا اس سے کچھ نہ کچھ خیر کچھ کچھ شر ظاہر ہوتا ہے۔
(۱۴) مرکبات کو جو اعتباری مگر واقعی ہوتے ہیں مخلوقیت یعنی مجعولیت یعنی پیدا ہونا عارض ہوتا ہے، نہ کہ بسائط کو۔ مرکب گو اعتباری ہوتا ہے مگر اُس کی بھی ایک طبیعت و حقیقت ہوتی ہے اور اُس کے لوازم و آثار ہوتے ہیں جو اجزاء کے آثار کے سوا ہیں۔
(۱۶) علم معلوم کا تابع ہوتا ہے یعنی جیسی چیز ہوتی ہے ویسا ہی خدائے تعالٰی جانتا ہے نہ یہ کہ چیز کچھ اور ہے اور جانتا کچھ اور طرح ہے۔
(۱۷) انقلابِ حقائق جائز نہیں۔ پس عدم وجود نہیں ہو سکتا نہ وجود عدم۔
(۱۸) وجودِ علمی کو ثبوت اور وجودِ خارجی کو وجود کہتے ہیں۔ بعض دفعہ ثبوت و وجودِ علمی کو علم بھی کہہ دیتے ہیں۔ لہٰذا اعیانِ ثابتہ جو معلوماتِ حق ہیں، غیر موجود فی الخارج اور معدوم خارجی ہیں۔
(۱۹) عینِ ثابتہ کی استعدادِ کلی کے مطابق، عینِ خارجی میں ممکن و مخلوق استعدادات پیدا ہوتے ہیں۔
(۲۰) حق تعالٰی سے ہر دم ہر لحظہ امدادِ وجود ہے اور ممکن حدوثِ لازم ہر لحظہ اُس کی طرف محتاج ہے۔ حق تعالٰی قیّوم السمٰوات والارض ہے۔
(۲۱) ظہورات و تعلقات کے حدوث سے اصل شئے کا حدوث لازم نہیں آتا۔
(۲۲) شئے کے دو تعین ہوتے ہیں۔ ایک تعینِ ذاتی، ذات کے لحاظ سے جو کبھی نہیں بدلتا۔ دوم تعینِ وصفی، جو اوصاف کی وجہ سے بدلتا ہے۔ اس تعین کے بدلنے سے ذات کی جزئیت و تشخص پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
(ماخوذ از ترجمۂ کلامِ مشروح فصوص الحکم، مولانا محمد بحر العلوم)
[صفحہ سفید برائے تقسیمِ ابواب]
واضح ہو کہ وجود کے کئی معنی ہیں۔ (۱) وجود بمعنی حصول۔ اس کا ترجمہ فارسی میں ”بودن“ اور اُردو میں ”ہونا“ ہے۔ اس معنی کے لحاظ سے ایک مصدری معنی اور انتزاعی وصف یعنی ہمارا کسی شئے کو دیکھ کر اُس کو ”ہے“ سمجھنا اور وجود خیال کرنا یعنی کون و حصول ہے۔
ظاہر ہے کہ مصدری و انتزاعی معنی خارج میں نہیں ہوتا بلکہ صرف ذہن میں ہوتا ہے اور اُس کا منشاء منتزع عنہ خارج میں ہوتا ہے۔ پس مصدری معقولاتِ ثانیہ سے ہے۔
مسئلہ وجود کو سمجھنے میں انتزاع، انتزاعی، منتزع عنہ و معقولِ ثانی کا سمجھنا ضروری ہے۔ کیونکہ یہ لفظ بار بار آئیں گے لہٰذا میں ان الفاظ کی گونہ تشریح و توضیح کر دینا چاہتا ہوں تاکہ فہمِ مطلب میں کچھ خفت و دشواری واقع نہ ہو۔
دیکھو! خارج و واقع میں، زید ایک چیز ہے۔ جب زید کا تصور و خیال ذہن میں آتا ہے تو عقل معنی زید کی تحلیل اور ایک شئے سے کئی معنی کو سمجھتی اور ہر ایک کو جدا جدا خیال کرتی ہے۔ مثلاً زید کا ناطق اور بافہم ہونا، زندہ ہونا، نشو و نما پانا، طول و عرض و عمق رکھنا یعنی جسم ہونا، مستقل موجود ہونا، یعنی جوہر ہونا۔ لہٰذا یہ صفات انتزاعی ہیں۔ زید اس کا منشاء یا منتزع عنہ ہے۔ ذہن کے مقابل خارج بیان کے لحاظ سے واقع، انتزاع کے اعتبار سے منتزع عنہ، حکایت کے مقابل محکی عنہ کہتے ہیں (المعارف حصہ دوم)۔
اس مقام پر چند امور قابلِ بیان ہیں جن کے نہ سمجھنے سے بڑے بڑے اختلافات پیدا ہوتے ہیں:
وجود۔ جس پر آثار مرتب ہوتے ہیں۔
ذات۔ مرجعِ صفت کو کہتے ہیں۔ یعنی موصوف اور متصف کو ذات کہتے ہیں۔
صفت۔ وہ غیر مستقل شئے جو کسی مستقل شئے سے متعلق ہو۔
اسم۔ ذات و صفت کے مجموعے کو کہتے ہیں۔ پس قدرت صفت ہے۔ اللہ اُس کی ذات یا موصوف ہے۔ قدیر اسم ہے۔ کیونکہ اللہ تعالیٰ کی صفتِ قدرت سے موصوف ہونے پر دلالت کرتا ہے۔
اسی طرح رحم یا رحمانیۃ یا رحیمیۃ صفات ہیں، ذات یا موصوف ہے۔ اور رحمٰن یا رحیم اسمِ الٰہی ہے۔
حق اُن کی ذات یا مسمّٰی ہے۔ اور ذاتِ الٰہی بلحاظِ منشاء عینِ مسمّٰی ہے۔ اس سے معلوم ہو گیا کہ اسمِ الٰہی بلحاظِ منشاء عینِ مسمّٰی ہے اور اس کے معنی ایک ہی ذات ہے۔ جس سے معنی یہی ہیں کہ رحیم، رحمٰن، قدیر سب کی ایک ہی منشاء ہے جو ذاتِ حقّہ و عینِ واجبہ و ہوئیۃ الہیہ ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵)
۱۔ انضمامی: وہ صفت جس کو خارج میں ایک قسم کا استقلال ہوتا ہے۔ مگر ایسا استقلال نہیں جیسا جوہر کو ہوتا ہے۔ مثلاً دیوار کی سفیدی کہ ہم اُس کو ایک طور سے خارج میں ہے کہہ سکتے ہیں۔
۲۔ انتزاعی: وہ صفت ہے جو خارج میں نہیں پائی جاتی بلکہ خارج میں اُس کا موصوف یا منشاء یا منتزع عنہ پایا جاتا ہے اور اُس سے یہ انتزاعی صفت سمجھی جاتی ہے۔ مثلاً خارج میں آسمان و زمین پائے جاتے ہیں۔ مگر آسمان سے فوقیت یعنی اوپر ہونا سمجھا جاتا ہے۔ اور زمین سے تحتیت یعنی نیچے ہونا سمجھا جاتا ہے۔
انتزاعی صفت بھی دو طرح پر ہوتی ہے۔ ایک وہ اختراعی صفت جس کو ہم یہ کہہ سکیں کہ ہم نے اُس کو خارجی حالت سے انتزاع کیا۔
انتزاع کیا یا خارج میں موصوف و منتزع عنہ کے ضمن میں وہ غیر مستقل طور سے موجود ہے۔ جیسا آسمان سے فوقیت جیسا کہ گزرا۔ انتزاعی صفت جو اس قسم کی ہو ”معقولِ اولیٰ“ کہلاتی ہے کیونکہ خارج میں سمجھی گئی اور انتزاع کی گئی ہے۔
دوم وہ صفتِ انتزاعی جو خارج میں کسی طرح پر نہیں پائی جاتی بلکہ معنیِ خارج یعنی وہ ذات جو خارج سے ذہن میں آئی ہے یا یوں کہو کہ معقولِ اولیٰ کے ذہن میں آنے کے بعد یہ صفتِ انتزاعی عارض ہوتی ہے ایسی انتزاعی صفت کو ”معقولِ ثانی“ کہتے ہیں۔
اب میں کہتا ہوں کہ وجود بمعنی کون و حصول معقولاتِ ثانیہ سے ہے اور وہ خارج (واقع، محکی عنہ، منشاء) میں نہیں پایا جاتا۔
۲۔ وجود بمعنی مابہ الموجودیت یعنی وہ چیز جس کی وجہ سے ہم کون و حصول کو جو مصدری معنی ہے انتزاع کرتے ہیں۔ وجود بمعنی مابہ الموجودیت کو ہمارے ذہن کے سوائے خارج میں بھی ہونا ضرور ہے۔ یعنی وجود بمعنی کون کا منشاء و منتزع عنہ ”وجود بمعنی مابہ الموجودیت“ ہوتا ہے اور اس کو خارج میں ہونا چاہیئے کیونکہ بلا منشاء کے کسی شئی کو ”ہے“ کہنا غلط، کذب، جہل ہوگا۔ پھر وجود بمعنی کون ذہنی اور ہے اور وجود بمعنی مابہ الموجودیت...
مابہ الموجودیت اور کون و حصول کو حضرت نے اپنی کتاب (المعارف حصہ دوم) میں اس طرح سمجھایا ہے:
”مابہ الموجودیت“ وہ خارجی شئے ہے جس کو دیکھ کر ہم نے ہونے کے معنی سمجھے۔ یعنی ”کون یا حصول“ ہونے کے معنی تو مابہ الموجودیت کو دیکھ کر سمجھے جاتے ہیں۔ خارج میں مابہ الموجودیت پایا جاتا ہے۔ خارج سے ذہن میں صورت آتی ہے۔ عقل (جس کا کام ملانا، خلط و تفریق، وصل و فصل، تحلیل و ترکیب ہے)، اس کی تحلیل کرتی ہے اور شئے کو جدا اور وجود کو جدا کرتی ہے۔ مثلاً زید کو الگ اور ”ہے“ کو الگ تصور کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں۔
پس زید میں مابہ الموجودیت ہے اور زید کو جو ”ہے“ کہتے ہیں یہ کون و حصول ہے۔ پس کون و حصول وہ انتزاعی، مصدری، سمجھے جانے والے معنی ہیں جو ذہن میں ہوتے ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ)
۳۔ وجود بمعنی ظہور یعنی چیز ہے اور ہم کو معلوم بھی ہے کہ وہ ہے، گو اس کا ظہور، نمود و پید بعد کو ہو۔ مثلاً زید پیدا ہو کر زمانہ ہو گیا ہے اور ہم کو معلوم نہ ہو کہ وہ پیدا ہو گیا ہے۔ ایک عرصہ ہو گیا ہے۔ مگر وہ پہلے ایک دوسرے شہر میں تھا۔ اب ہمارے شہر میں آ گیا ہے۔ یا پہلے وہ حجرے میں تھا اب دالان میں آ گیا ہے تو ہمارے سامنے اب...
ظہور ہوا۔ نہ یہ کہ وہ نیست سے ہست ہوا یا اُس کے وجود کا علم اب ہوا۔
اس کے بعد واضح ہو کہ وجود بمعنی کون و حصول بالاتفاق انتزاعی امر ہے۔ حکماء و متکلمین میں اختلاف ہے تو مابہ الموجودیت میں ہے۔ میں ان مذاہب میں سے چند اہم مذاہب کو بیان کرتا ہوں:
حکمائے اشراقیین اور متکلمین کا مذہب یہ ہے کہ وجود بمعنی مابہ الموجودیت خود ماہیات کی ذاتیں ہیں اور خارج میں ماہیات کے سوائے اور کوئی چیز نہیں۔ اثر جعل اور پیدا کرنے کا نفسِ ماہیت ہے یعنی خدائے تعالٰی نفسِ شئی کو نیست سے ہست، معدوم سے موجود، لیس سے اَیس، ”نہیں“ سے ”ہے“ کر دیتا ہے۔ اور خارج میں ایک ہی ایک چیز ہے یعنی نفسِ ذات۔ لہٰذا اس کو ”جعلِ بسیط“ کہتے ہیں۔ کہ وہ موجود نہیں اس مابہ الموجودیت اور ذات کو بعدِ خلق و جعل اور پیدا ہو جانے کے مرتبہ تقرر و تحقق کہتے ہیں اور ذہن میں انتزاع کئے جانے اور منشاءِ آثار اور مرجع ہونے کے لحاظ سے موجود کہتے ہیں، اور یہ مرتبہ وجود کا سمجھا جاتا ہے۔
تقریرِ بالا سے ظاہر ہے کہ وجود کا منشاء نفسِ ذات ہے۔ جس جگہ اور جس لحاظ سے وہ ذات ہوگی اُسی جگہ اور اُسی لحاظ کا وجود کہلائے گا۔ ذہن میں ہے تو وجودِ ذہنی ہے۔ اگر ذات خارج میں ہے تو وجودِ خارجی۔
پس اِس مذہب کا خلاصہ یہ ہے کہ واقع و نفس الامر میں صرف ایک چیز یعنی ذات ہے اور بعدِ انتزاع دو چیزیں، نفسِ شئی اور اُس کا وجود ہے۔ مثلاً جملہ ”زید ہے“ کو دیکھو! ذہن میں دو چیزیں ہیں، لفظ ”زید“ اور لفظ ”ہے“، اور خارج میں صرف ایک چیز ہے یعنی ذاتِ زید۔ یہ مذہب عوام الناس کے خیال سے بالکل قریب ہے۔ عموماً لوگ ”وجود“ سے یہی معنی سمجھتے ہیں۔
مشائین کا مذہب وجود کے متعلق یہ ہے کہ ماہیات خود نہ موجود ہیں نہ معدوم۔ وجود ایک صفت ہے کہ ماہیت سے مل جاتی ہے تو ماہیت کو موجود کہتے ہیں، جدا ہو جاتی ہے تو معدوم۔ پیدا کرنے، جعل اور خلق کا اثر، ماہیت کو وجود سے ملاتا ہے اور ربطِ ماہیت بوجود ہوتا ہے۔ جس طرح رنگریز کپڑے کو نہ کپڑا بناتا ہے نہ رنگ کو رنگ، بلکہ کپڑے کو رنگ سے ملاتا ہے۔ اس مذہب کی رو سے پیدا کرنے، خلق اور جعل کو ”جعلِ مرکب“ کہتے ہیں۔
غرض کہ واقع اور محکی عنہ میں جعلِ بسیط کے لحاظ سے ایک چیز یعنی صرف ذات رہتی ہے اور جعلِ مرکب کے لحاظ سے دو چیزیں: ذات اور وجود۔ یہ مذہب عامۃ الناس کے خیال سے نہایت بعید ہے۔ ہم آئیندہ ثابت کریں گے کہ یہ مذہب بھی غلط اور بے سروپا ہے۔ اور اس کا محلِ صحیح کیا ہے؟
صوفیۂ صافیہ کا مذہب ہے کہ وجود ایک حقیقی مابہ الموجودیت شئے ہے۔ وہ جزئیِ حقیقی ہے۔ ناقابلِ تکثیر ہے۔ اُس کا کوئی شریک ہے نہ مقابل، لا ضدَّ ولا ندَّ له۔ اگر کوئی اس کا مقابل ہو سکتا ہے تو نیستیِ محض، عدمِ محض اور سلبِ بسیط، مگر سلبِ بسیط ہے کہاں؟ اور کیونکر ہو سکتا ہے؟ کیونکہ جو کچھ موجود ہوگا تو موجود ہی ہوگا، کوئی شئے بذاتہ ہو یا دوسرے کی وجہ سے وہ ضرور وجود ہی ہوگا یا اس کا نمود ہوگا۔ کوئی شئے وجود سے پہلے نہیں، نہ وجود کے بعد ہے کیونکہ کسی شئی کا بغیر وجود کے ہونا ناممکن ہے۔ وجود کسی کا محتاج نہیں۔ سب وجود کے محتاج ہیں، وجود خود وجود ہے، خود موجود ہے۔ خود سب کا منشاء، خود سب کا منتزع عنہ ہے۔ وہ واحدِ محض ہے اور اس سے کثرت منتزع ہوتی ہے۔ سلبِ بسیط جو اس کا (وجود کا) مقابل ہے، خارج میں لفظ بلا معنی، اسم بلا مسمّٰی، مفہوم بلا مصداق ہے۔ کیونکہ جو کچھ ہوگا تو وجود ہوگا۔ سلبِ بسیط اور ہونا، اجتماعِ نقیضین ہے اور انقلابِ حقائق۔
ذرا اس بات پر غور کرو! زید ہے، گھوڑا ہے، درخت ہے، پہاڑ ہے، فرشتہ ہے۔ ان سب چیزوں میں ”ہے“ کے معنی کہیں کچھ کہیں کچھ ہیں یا سب جگہ ہونے اور ”ہے“ کے معنی ایک ہی ہیں؟ یہ بات بالکل بدیہی اور واضح و روشن ہے کہ ان تمام جملوں میں ہر جگہ ”ہے“ کے معنی ایک ہی ہیں، اور یہ بھی ضروری ہے کہ جب تک اِن میں سے کوئی مشترک امر نہ نکلے کیونکر ان...
سب کو کہا جا سکتا ہے؟ اور کیونکر سب کو ”ہے“ سے ایک مشترک چیز کا ہونا سمجھا جا سکتا ہے اور کہہ سکتے ہیں۔ غرض کہ وجود بمعنی کون و حصول جو سب سے سمجھا اور انتزاع کیا جاتا ہے ایک ہے، باشتراکِ معنوی، کا اشتراک اُس کے منشاء کے اشتراک پر دلالت کرتا ہے اس کا صدق اُس کے منشاء کے ہونے پر موقوف ہے۔ اس کا کذب منشاء کے نہ ہونے پر۔ یہ امر بیّن ہے کہ ماہیات بغیر وجود کے پائے نہیں جا سکتے۔ کیونکہ پایا جانا اور پھر موجود نہ ہونا، اس کے کیا معنی؟ وجود ہی سے ماہیات پائے جاتے ہیں، وجود کی رنگارنگی اور بوقلمونی ماہیات سے پیدا ہوتی ہے۔ وجود اصل ہے اور ماہیات و حقائق اُس کے تعینات ہیں۔ وجودِ حقیقی جو وحدتِ صرف اور محض ایک شئے ہے۔ اُس کو ماہیات سے نسبت کرتے ہیں تو وجود میں ایک قسم کا تکثر پیدا ہوتا ہے، اور واحد کثیر معلوم ہونے لگتا ہے۔ نیز ماہیات جو خارج میں موجود نہیں، موجود و خیال کئے جانے لگتے ہیں۔ غرض کہ اس اضافت و نسبت سے واحد کثیر اور معدوم موجود معلوم ہوتا ہے۔ مگر نفس الامر میں واقع میں اور حقیقۃً واحد واحد ہی ہے اور معدوم معدوم۔
ہر چند کہ ماہیات کو وجود سے جو ربط ہے وہ اس سے اعلیٰ و ارفع ہے کہ کائنات میں اس کی کوئی مثال لے، لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ، تاہم سمجھنے کے لئے کوئی مثال دینی ہی پڑے گی۔ مَثَلُ نُورِهِ كَمِشْكَاةٍ فِيهَا مِصْبَاحٌ۔ ماہتاب اور وجود کی مثال دیکھنا چاہتے ہو تو تھوڑا سا موم لو اور اس سے...
کبھی گھوڑے کی صورت بناؤ کبھی آدمی کی صورت۔ ذرا غور کرو خارج میں موم کے سوائے کوئی اور چیز بھی ہے جو گھوڑا کہلاتی ہے؟ خارج میں تو صرف موم ہے گھوڑا اُس کا تعیّن ہے موم میں مختلف صورتیں بدلنے کی قابلیت تھی گھوڑا اُس میں ایک صورت ہے کیا اِن صورتوں کے بدلنے سے موم کی حقیقت پر کوئی اثر پڑتا ہے؟ کچھ بھی نہیں۔ کیا اِن صورتوں کے اختلاف سے موم کی وحدت کثرت سے نیچی نیچی آئی (یعنی وہ ہونے کی وجہ سے بدل گیا ہے؟) موم ایک کا ایک ہے۔ کثرت دینی اشکال وصور میں ہے۔ کیا نفسِ موم میں کوئی تغیّر و تبدّل ہوا ہے؟ نہیں۔ موم جوں کا توں ہے۔ تو پھر یہ کثرت کہاں ہے؟ خیال میں، اعتبار میں، سمجھنے میں۔ کیا یہ تر اعتبار تخیّل ہے؟ کیا یہ صرف پندار و وہم ہے؟ نہیں یہ خیال موم سے انتزاع کیا گیا اور سمجھا گیا ہے۔ من گھڑت اور اختراع محض نہیں ہے بلکہ یہ اعتبار واقعی و نفس الامری و حقیقی ہے۔ کسی کے نہیں خیال کرنے سے یہ کبھی باطل نہ ہوگا۔ اس کا منشاء موجود ہے۔ اس لئے یہ سچا اور خیالِ صادق ہے۔
مٹی سے ظروف بنائے جاتے ہیں۔ کبھی خم، کبھی سبو، کبھی صراحی کبھی پیالہ۔ کیا اشکال کے بدلنے سے مٹی بدل گئی؟ ہرگز نہیں۔ مگر ہر شکل کے بدلتے ہی نام بدل گیا، حکم بدل گیا۔ خم میں کئی سبو پانی سماتا ہے۔ مٹی سبو کی شکل میں ہوتی ہے تو کئی صراحی پانی کی گنجائش رکھتی ہے۔ سبو زمین پر رہتا ہے۔ صراحی ہاتھ میں بھی رہتا ہے۔ پیالہ ہونٹوں تک پہنچتا ہے۔ ٹوٹ...
کر پارۂ سفال اور ٹھیکرا رہ جاتا ہے تو اس سے پلیدی اٹھائی جاتی ہے۔
ذرا سبو کی تحلیل کرو۔ اس میں کیا کیا ہے؟ سبو کی صورت اور مٹی۔ اسی طرح وجود میں کیا کیا ہے، وجودِ ماہیت۔ ماہیت کو وجود سے علیحدہ کر کے دیکھو۔ وہ کیا کوئی حقیقی شئے ہے، ہرگز نہیں، وہ صرف ایک وہمی، فرضی، خیالی شئے ہے۔ وجود سے ماہیت ملے گی تو ایک حقیقی شئے ہو گی ورنہ کچھ بھی نہیں۔ وجود کو جس موجود میں دیکھو گے ایک ہی پاؤ گے، ظرفِ ذہن ہو یا خارج، ظاہر ہو یا باطن، وجود تو ایک ہی چیز ہے۔ اس تقریر سے ظاہر ہو گیا کہ وجودِ ذہنی وجودِ خارجی میں، وجود ایک مشترک معنوی ہے نہ کہ مشترکِ لفظی جیسا کہ بعض کا خیال ہے نیز وجودِ ذہنی کو ثبوت کہو اور وجودِ خارجی کو ”وجود“ ہے ایک ہی چیز صرف اصطلاح کا فرق ہے۔ ولا مشاحة فى الاصطلاح۔
اس تقریر سے یہ بھی معلوم ہو گیا کہ یہ تعینات و خصوصیات بمنزلۂ قالبِ وہمی ہیں، اور خیال سانچے کے مانند۔ خارج اور ناصع میں صرف ایک ہی چیز ہے ”وجود“۔ اسی طرح روٹی سے مختلف لباس کی صورتیں، دریا پہ متعدد موجیں پیدا ہوتی ہیں۔ مربع، مثلث، کرّہ، گڑھا، مٹی، موم وغیرہ سب کے بنتے ہیں اگر ان مواد کو مٹا دو تو ان اشکال کا کہیں نام و نشان نہیں ملے گا کیا اس سے ظاہر نہیں ہوا کہ اشکال و صور رسمی، فرضی...
خیالی چیزیں ہیں ان کا کوئی مستقل وجود نہیں بلکہ وجود کی بو تک نہیں پہنچی۔ کہاں وہمی، بالعرض، باطل چیز، کہاں حقیقی بالذات حق۔ اتنا ضرور ہے کہ اُن کو وجودِ حقیقی سے ایک نسبت و علاقہ و ربط ہے جس کی کیفیت مجہول ہے۔ وجود کی طرف نسبت کرنے ہی کی وجہ سے ان کو موجود کہتے ہیں۔
چونکہ تعیناتِ وجود کے باوجود غیر مستقل اور خیالی ہونے کی ان پر حقیقی آثار مرتب ہوتے ہیں ان کو معمولی فہم اچھی طرح سے ادراک نہیں کر سکتی اس لئے میں اور متعدد مثالیں دوں گا تاکہ خوب سمجھ میں آ جائے:
عناصر باہم ملتے ہیں تو جمادات بن کر کیا کیا رنگ لاتے ہیں، کہیں سرخ یاقوت، کہیں زرد پکھراج، کہیں سبز زمرد، کہیں نیلا نیلم۔ کہیں قاتل سنکھیا، کہیں تریاق زہر مہرہ۔ کہیں کوئلہ بن کر الماس اور نیل کی سلائی۔
یہی عناصر درخت بن کر کیا کیا تماشے دکھاتے ہیں۔ حَبّۂ پیپل، ڈالیاں، پتّے، پھل، پھول۔ کہیں مزے دار آم، کہیں شیریں انجیر، کہیں لطیف انگور، کہیں پاکیزہ سیب، پھر کہیں تلخ حنظل، کہیں ترش لیموں، کہیں تیز حریف مرچ۔ کہیں کوئی کسیلا، کہیں کوئی پھیکا۔
یہی عناصر حیوان کی شکل لیتے ہیں تو کیا کیا حیرت انگیز صورتیں دکھاتے ہیں۔ گراں ڈیل ہاتھی، طاقتور شیر، تیز رفتار گھوڑا، صابر اونٹ، بارکش دراز گوش، پھر جانور ہی میں سخت ہڈی، نرم گوشت، سیاہ بال، سفید پٹھے...
ناخن، مجسم گُھڑ، آخر یہ سب عناصر میں ان کے باہم اختلاط ترکیب سے کبھی کبھی مختلف الآثار گوناگوں رنگ کی بوقلموں احوال کی چیزیں بن گئی ہیں۔ غرض کہ ایک ہی چیز مختلف تعینات میں جدا جدا حکم رکھتی ہے۔
اس تقریر سے یہ بھی واضح ہو گیا کہ وجود ایک شئے ہے جو بذاتہ خاص تعین و تشخص، ناقابلِ تکثر جزئیِ حقیقی ہے۔ اس کو کثرت عارض ہوتی ہے تو ان وہمی صور، خیالی اشکال اور ماہیات کے حقائق کی نسبت کی وجہ سے۔
پس وجود کے دو تعین و تشخص ہوئے: ایک تعینِ ذاتی خارج میں، دوم تعینِ عرضی و اعتباری، صفات و اشکال کی وجہ سے ذہن میں بعد انتزاع اور سمجھنے کے۔
اس کی مثال یوں سمجھو کہ تم متعین و مشخص ہو مگر تم کبھی کھڑے رہتے ہو، کبھی بیٹھتے ہو، کبھی لیٹتے ہو۔ یا یوں سمجھو کہ تمہارے ہاتھ میں پانچ انگلیاں ہیں کہ وہ طمانچہ بنتی ہیں، کبھی گھونسا، کبھی چٹکی باوجود ان مختلف صورتوں میں ہاتھ کا تعینِ ذاتی جو نہیں بدلتا۔ ایک انگلی زیادہ ہوئی نہ کم۔ ایک ناخن زیادہ نہ ہوا۔ ہتھیلی میں کا ایک خط کم نہ ہوا۔ بہرحال ذاتِ وجود میں کثرت کی گنجائش نہیں اور کلیت کو رسائی نہیں۔ ہاں موجودِ اعتباری کلی ہو سکتا ہے جو ماہیت اور نسبت الی الوجود کا نام ہے نہ کہ وہ خود حقیقی وجود ہے۔
(وجودِ حقیقی کے بارے میں حضرت نے حکمتِ اسلامیہ میں اس طرح تشریح فرمائی ہے: المعارف حصہ دوم)
وجودِ حقیقی کو وجود بالذات، واجب الوجود العین، مطلق، مطلقِ وحدت، لا بشرطِ شئے بھی کہتے ہیں۔
وجود کے سوائے دوسرے صفاتِ الٰہی کا لحاظ رکھا جاتا ہے تو صفات منتزع ہوتے ہیں۔ موجود کا منتزع عنہ صرف ذاتِ الٰہی ہے بلا لحاظ دیگر حالات و صفات کے۔
وجودِ حقیقی یا وجود بمعنی مابہ الموجودیت یعنی وہ شئے جس سے جس کو دیکھ کر ہر چیز کو ”ہے“ سمجھتے ہیں، نفس الامر، واقع میں، دنیا تمام بے حقیقت اور لغو، بلا منشاء خیالی اور جھوٹ نہیں۔ کوئی شخص کہے کہ ساری دنیا جھوٹ ہے، بے منشاء خیالی اور لغو ہے، تو ایسا خیال خود غلط ہے۔ ساری دنیا کو جھوٹا کہنے والا خود جھوٹا ہے کیونکہ دنیا میں وہ خود بھی شامل ہے۔ یہ ثابت ہو گیا کہ دنیا اور دنیا میں جتنی چیزیں ہیں وہ بھی ہیں۔ یہ سب چیزیں انتزاعی اور خیالی سہی، قبول! مگر یہ ساری دنیا کا قیام ہے کس پر؟ اب ہم کہتے ہیں وجود بمعنی مابہ الموجودیت یا وجودِ حقیقی کے مقابل کیا شئے ہے؟ صرف عدمِ محض، سلبِ بسیط، نیستیِ بَحت۔ بھلا عدمِ محض کیونکر موجود ہو سکتا ہے؟ اگر عدمِ محض موجود ہو تو انقلابِ ماہیت یا اجتماعِ نقیضین لازم آئے گا۔
وجودِ حقیقی بذاتہٖ موجود ہوگا۔ یا اس کو کوئی دوسرا موجود کرے گا یا وہ کسی دوسری شئی سے منتزع ہوگا؟ اگر وجودِ حقیقی کو کوئی دوسرا موجود کرے یا دوسری شئے سے وجودِ حقیقی منتزع ہو، تو وہ دوسری شئے...
وجودِ حقیقی ہوگی۔ اور یہ وجود بالغیر اور وجود بالعرض اور وجود غیر حقیقی ہو جائیگا اور یہ خلافِ فرض اور اجتماعِ نقیضین ہے۔ کیا وجودِ حقیقی سے پہلے عدم یا بعد عدم ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں، ورنہ انقلابِ حقائق لازم آئے گا۔
دوسرے وجودات کس سے رونما ہیں؟ وجودِ حقیقی سے۔ مابہ الموجودیت بتاؤ جو شئے سب کی اصل ہو، حقیقی وجود ہو، بالذات موجود ہو، ازلی و ابدی ہو، جس کی ساحتِ عزّت تک عدم کو قدم نہ ہو، تمام موجودات کا مرجع و مآب وہی ہو، اُس کا نہ کوئی ضد ہو نہ نِد، وہ ہے کیا؟ لاریب واجب الوجود ہے۔ منبع الجود ہے۔ حق معبود ہے۔
ممکنات، جائزات، مخلوقات کا وجود، کیا اُن کا عینِ ذات ہے؟ یا اُن کی ذوات کو لازم ہے؟ ہرگز نہیں۔ اگر وجود ذواتِ ممکنہ کا عین یا لازم ہوتا تو وجود ان سے کبھی جدا و منفك نہ ہوتا۔ کیونکہ شئے سے اس کی ذات و ذاتیات اور لوازم کبھی چھوٹ نہیں سکتے۔
پس جب وجود ذاتِ ممکن کو لازم نہیں، اور ممکن بالذات موجود بالذات نہیں، تو ضرور ایک ایسی ذات ہوگی جس کا وجود عینِ ذات ہو، اور وہ واجب الوجود بالذات خود واجب بالذات ہو اور ممکنات کو اپنے وجود سے واجب بالغیر بنائے ۔
اور دیکھو، زید کھڑا ہے، گھوڑا کھڑا ہے، درخت کھڑا ہے، اسی وقت کہہ سکتے ہیں جب کہ ان سب میں ایک ایسی حالت مشترک ہو جس کو دیکھ کر کہہ...
رہنے کو منتزع کر سکیں۔ یعنی انتزاعی کا اشتراک ، منتزع عنہ کے منشا (جو جانبِ ذات ہے) کے اشتراک پر دلالت کرتا ہے ۔ اسی طرح زید ہے ، گھوڑا ہے اُسی وقت کہہ سکتے ہیں ، جب ان سب میں اس «ہے» کا منشاء مشترک موجود ہو۔ یہی تو مایہ الموجودیت ہے ۔ جو عین ذاتِ واجب ہے ۔ خلاصہ یہ کہ کونی و حصولی کا بیشک ان صورتوں میں بھی ایک مشترک منشاء ہے۔ کون جو انتزاعی ہے، اس کے اشتراک سے ، اس کے منشا مایہ الموجودیت کا اشتراک لازمی امر ہے۔ نیز اگر وجود عین ذاتِ وجود نہ ہو تو ، غیر ذات ہوگا۔ اس وقت واجب اپنے غیر یعنی وجود کا محتاج ہوگا۔ پس واجب واجب نہ رہا کیونکہ احتیاج شانِ وجوب کے خلاف ہے ۔ نیز اس صورت میں استحالہ بالغیر لازم آتا ہے ۔
یہ بھی ایک دلیل ہے کہ وجود اگر عینِ ذات نہ ہو بلکہ زائد از ذات ہو تو وجود واجب کے لئے مثل اور صفات کے ثابت ہوگا۔ اور چونکہ کوئی چیز کسی شئے کے لئے اُس وقت تک نہیں ہو سکتی جب تک وہ شئی موجود نہ ہو، یعنی ثبوتِ شئی لِشئی فرع ثبوتِ مثبت لہ۔ پس پہلے واجب موجود ہو گا پھر اُس کے لئے وجود ثابت ہوگا۔ واجب موجود ہونے کے معنی ہوئے کہ اس کے لئے وجود ثابت ہے ۔ پس اس وقت دو وجود ہوئے ایک جانبِ ذات و مثبت لہ - دوم جانبِ صفت۔ یہ دونوں وجود ایک ہیں تو تقدم الشئی علی نفسہ اور دَور لازم آئے گا اگر دونوں آپس میں متغایر ہیں تو اس وجود کے متعلق
پھر وہی سوال اٹھے گا اور تسلسل لازم آئیگا۔ خود سے پایا جانا کیا کچھ مضحکہ انگیز نہیں!
جب موجود عینِ ذاتِ واجب ہوا تو بے چارے ممکن کے لئے کیا رہا؟ وہی بطلانِ حقیقت، وہی نیستیِ اصلی، وہی اعتباریت وہی مجاز۔
جب ممکن خود باطل الحقیقة اور معدوم بالذات ہے، بلکہ حالتِ وجود میں بھی اپنے بطلانِ اصلی و عدمِ ذاتی سے نہیں نکلتا۔ چودھویں رات کا چاند اپنی پوری چمک دمک کی حالت میں بھی ذاتی بے نوری سے نہیں نکلتا۔ سمجھنے والا سمجھتا ہے کہ یہ نورِ خورشید ہی ہے جو قمر پر پڑ کر نمایاں ہے۔ اور قمر کی اصلی حالت وہ ہے جو چاند گہن اور سورج گہن کے وقت معلوم ہوتی ہے۔ پس ممکن دوسرے ممکن کو کیونکر پیدا کر سکتا ہے؟ ایک مردہ دوسرے مردے کو کیا زندہ کر سکتا۔
ممکن کسی ممکن کی علت نہیں ہو سکتا۔ علیت صرف ذاتِ حق میں منحصر ہے۔ ہاں نظامِ اسباب اُس کی حکمتِ بالغہ کے ظہور کا محل ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ)
اس موقع پر چند مکاتیبِ خیال پیش کئے جاتے ہیں جن کو حضرت نے «مکاتیبِ عرفان» میں تحریر فرمایا ہے۔
یہ حضرات فرماتے ہیں کہ ہمارا وجود خدائے تعالٰی سے وابستہ ہے۔ اور کوئی شئے اللہ تعالیٰ سے مرتبط ہوئے بغیر موجود نہیں ہے۔ مگر خدا اور بندہ ایک دوسرے سے جدا ہیں۔ بندہ کا وجود خدا کا عطیہ ہے، البتہ جو لوگ ذکر و شغل کرتے ہیں ان کو حق تعالٰی کی قربت حاصل ہو جاتی ہے اور وہ حق تعالٰی میں ایسے محو ہو جاتے ہیں کہ خود کو بھول جاتے ہیں، مگر:
الرَّبُّ رَبٌّ وَإِنْ تَنَزَّلَ، وَالْعَبْدُ عَبْدٌ وَإِنْ تَرَقَّى
جس طرح کہ لوہا آگ کی قربت سے آگ کی طرح لال انگار ہو جاتا اور آگ کی صفات حاصل کر لیتا ہے اور «أنا النار» پکارتا ہے اور آگ ہی کی طرح جلاتا بھی ہے مگر کب تک؟ جب تک اُس کو آگ کی قربت حاصل ہے۔ پھر جہاں اُس سے جدا ہوا وہی لوہے کا لوہا ہے، وہی کالے کا کالا، وہی ٹھنڈے کا ٹھنڈا۔ اب نہ وہ «أنا النار» ہے، نہ جلانا ہے، نہ چمک ہے، نہ وہ سرخی۔ اسی طرح ایک انسان کو اپنی بندگی کا خیال رکھنا چاہیئے۔
او نادان سراپا نسیان! کیا خدائی کا دعویٰ کرتا ہے؟ ارے! خدا تو وہ ہے جس نے مجھے اور ساری دنیا کو پیدا کیا۔ خدا صمد ہے اُس کو
کسی کی حاجت نہیں، وہ «الآنَ كَمَا كَانَ» ہے۔ وہ ناقص نہ تھا کہ بعد میں کامل ہوا! تو سراپا احتیاج ہے، کل کچھ تھا، آج کچھ ہے، کل کچھ ہو جائے گا۔ اس لئے خدا کے آگے سرِ نیاز نہ جھکا دے تو مزہ ہے؟
بندہ رہ، دیکھ نیستی میں ظہورِ ہستی ہے۔ جہل میں علم، ظلمت میں نور، عاجزی میں قدرت، اسی طرح سماعت، بصارت، یہ سب اعدام ہیں جن سے صفاتِ الہیہ کا ظہور ہو رہا ہے۔ تمام انبیاء کرام اور اولیاء اور خود حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمیشہ پیشِ نظر اپنی نیستی و عاجزی رہتی اور وہ اپنے کو بندہ ہی کہتے رہے ۔
او نادان! تو نے کبھی قرآن شریف پڑھا بھی ہے؟ دیکھ اس میں کیا ہے:
«لَنْ يَسْتَنْكِفَ الْمَسِيحُ أَنْ يَكُونَ عَبْدًا لِلَّهِ وَلَا الْمَلَائِكَةُ الْمُقَرَّبُونَ» (النساء)
مسیح علیہ السلام اور مقرب فرشتے خدا کے بندے ہونے کو عار نہیں سمجھتے۔
صاحبو! ہمارے زمانے میں ایک صاحب تھے جو ہر شئے کو خدا کہتے اور خود کو بھی خدا سمجھتے۔ مرید یا شاگرد نے عرض کیا: حضرت! مجھے خدا کے دیدار سے سرفراز کیجئے، اس کی صورت دکھا دیجئے؟ تو پیر صاحب نے اپنے منہ پر ہاتھ پھیرا کہ یہ ہے، اور پکار کر کہہ دیا۔ شاگرد تھا بڑا کٹا۔ اُس نے لحیہ مبارک پکڑی اور لگا ڈنڈے سے خبر لینے اور کہنے لگا: «تو نے میری بیوی اور بچوں کو مارا، باپ دادا کو قبر میں سلایا، خود مجھے کس قدر سختی میں رکھا ہے، نہ تن کو کپڑا ہے نہ پیٹ بھر کھانا!» پیر صاحب فرمانے لگے کہ «اس مسئلے کو تو سمجھ تو سہی!» شاگرد کہنے لگا کہ «میں خوب سمجھ چکا، اب آپ سے سمجھ لیتا ہوں۔»
مجھے ایک اور واقعہ بھی یاد ہے۔ ایک صاحب اللہ نما یا خدا نما یا اور کوئی نما ایک امیر کے گھر دعوت میں تشریف لائے۔ دستر خوان پر سترے مزے کے کھانے، نت نئی قسم کی چٹنیاں، پلاؤ، مرغ، شامی کباب، شکم پور، قورمہ، روٹی سب تھا۔ غرض کہ دعوت میں بڑا اہتمام تھا۔ شاہ صاحب کھانے سے فارغ ہونے کے بعد فرمانے لگے: «خدا کی جوتی کہاں ہے؟ لاؤ!» وہاں ایک جاروب کش عورت کھڑی ہوئی تھی۔ بے ساختہ کہہ اٹھی: «ارے تو کیا خدائی کر گیا، تجھے تو اپنی جوتیوں کی بھی خبر نہیں! توبہ کر اور خدا سے ڈر!»
ان اہل تمیز کو شہودی کہتے ہیں اور یہ لوگ «ہمہ از اوست» کے قائل ہیں۔
یہ فرماتے ہیں کہ:۔ موجود بالذات صرف خدائے تعالٰی ہے اور جس قدر جتنے موجودات ہیں وہ سب خدا کی صورتیں ہیں۔ امتیاز کے لئے مختلف نام رکھ دیئے گئے ہیں، یعنی تمام موجودات عینِ حق ہیں۔ پس خدا کے سوا بندے کو بھی موجود سمجھنا شرک ہے۔ بھلا کس کا مقدور ہے کہ خدا کے سامنے اپنے موجود ہونے کا دعویٰ کر سکے؟
دیکھو خدائے تعالٰی فرماتا ہے: «هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ» (سوره الحديد)۔ وہی اول ہے، وہی آخر ہے، وہی ظاہر ہے، وہی باطن ہے۔ سنو! قاعدہ یہ ہے کہ جب اضداد بیان کئے جاتے ہیں جیسے روز و شب، لیل و نہار، خورد و بزرگ، زن و مرد، تو اس سے کل اور سب افراد مراد ہوتے ہیں۔ اور یہ بھی قاعدہ ہے کہ جب خبر پہ ال یعنی لام آتا ہے تو حصر کے معنے پیدا ہوتے ہیں۔ لہذا اس آیت کے معنی یہ پیدا ہوئے کہ وہی اول ہے، وہی آخر ہے، وہی ظاہر ہے، وہی باطن ہے۔ جب وہی سب کچھ ہے تو پھر کیا ہوں میں؟
صاحبو! ہم زید و عمرو کو دیکھتے ہیں تو ان میں انسانیت مشترک پاتے ہیں۔ کیا انسانیت کا مشترک ہونا غلط اور خلافِ واقعہ ہے؟ نہیں نہیں، ہرگز نہیں۔ یقیناً اُن میں انسانیت مشترک ہے۔ وہ خارج میں ہے، نفس الامر میں ہے، واقع میں ہے۔ اچھا! انسان، حیوانات، نباتات اور درختوں میں کیا چیز مشترک ہے؟ نامی ہونا۔ اب اس کے ساتھ پہاڑوں اور مٹی کو بھی ملاؤ تو ان میں جسم ہونا مشترک ہے۔ اچھا ان کے ساتھ ارواح اور فرشتوں کو ملاؤ تو امکان یعنی ممکن ہونا مشترک ہے۔ اب ممکن اور واجب دونوں کو ملاؤ تو وجود مشترک ہے، یعنی سب پر موجود کا لفظ صادق آتا ہے اور موجود سب میں پایا جاتا ہے۔
مگر دیکھو کہ وجود دو طرح کا ہے: ایک وجود بالذات، دوسرا وجود بالعرض۔ بالذات وجود تو صرف خدا کا ہے اور ممکنات کا وجود بالعرض ہے۔ ذرا اتنا تو بتاؤ کہ وجود کے مقابل کیا ہے؟ عدم۔ عدم تو ہے ہی نہیں۔ پھر کہو کہ وجود کے مقابل بھلا وہ کیا ہوگا؟ بہرحال جو کچھ ہے وہ وجود ہی ہے۔ دیکھو! آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کیا فرماتے ہیں:
«أَصْدَقُ كَلِمَةٍ قَالَهَا الْعَرَبُ كَلِمَةُ لَبِيدٍ: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ»
آپ فرماتے ہیں کہ عربوں کے اقوال میں سب سے سچا قول اور درست ترین بات لبید کا قول ہے، یعنی ہر چیز جو خدائے تعالیٰ کے سوا ہے باطل ہے، ناحق ہے۔
صاحبو! پہلے زمانے کے فلاسفر کہتے تھے کہ سب چیزوں کی اصل ہیولٰی اور صورت ہے، اور بعض کہتے ہیں کہ تمام اشیاء کی اصل مادہ ہے۔
آج کل برق یا ایٹم کا مذہب خوب چمک رہا ہے۔ ان کے پاس ہیولٰی و صورت کے سوا کچھ نہیں، بلکہ جو کچھ ہے انہی کا تماشا ہے۔ مگر ہمارے پاس تو جو کچھ ہے وہ اللہ کے نور کا ظہور ہے، چنانچہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ»۔ اللہ آسمانوں اور زمین کا نور ہے۔
بزرگانِ طریقت یہ بھی فرماتے ہیں:۔
صاحبو! ذرا اس پر غور کرو کہ یہ میرا ہاتھ ہے، ہتھیلی اور انگلیاں ہیں۔ یہ سب مل جاتی ہیں اور سمٹ کر گول ہو جاتی ہیں تو اس کا نام گھونسا ہے۔ پسلیاں توڑنا اس کا کام ہے۔ پھر جب انگلیاں کھل کر سیدھی ہو کر آپس میں ملتی ہیں تو پھر اس کا نام تھپڑ ہے، اور گال سجانا
اُس کا کام ہے۔ ہاتھ چاہے گھونسا بنے یا تھپڑ، اُس میں ایک بال برابر بھی زیادتی نہیں ہوتی اور سرِ مو فرق نہیں آتا۔ مگر دیکھو ان کے احکام کیسے بدل جاتے ہیں! اگر کوئی کہے کہ گھونسا اور تھپڑ ہاتھ ہی ہیں تو درست ہے۔ غرض ادھر ادھر کے فضول خیالات دفع ہو جاتے ہیں تو صرف «وجود» رہ جاتا ہے۔ میں پوچھتا ہوں، وجود سے پہلے کیا ہے؟ کچھ نہیں۔ وجود کے بعد کیا ہے؟ کچھ نہیں۔ بس «ہے» کے ساتھ وجود آ جاتا ہے۔ اچھا، جو ازلی و ابدی ہو، جو سب کی اصل ہو وہ کیا ہے؟ وہ حق ہے، اللہ ہے۔ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ»۔ یہ سب باتیں کس نے سکھائیں؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے۔ پس خدا کے ساتھ کسی اور کو موجود سمجھنا شرک فی الوجود ہے، اور شرک فی الوجود سے بدتر کیا بات ہوگی؟ ذاتِ باری میں، اُس کی احدیت میں کسی ممکن کا کیا دخل ہے! بندہ تو وہی ہے جو کچھ نہ رکھے۔ یاد رکھو جتنا خالی ہوتے جاؤ گے اتنا ہی بھرتے جاؤ گے، کچھ نہ رکھو گے تو سب کچھ ہو جاؤ گے۔ «اللَّهُ» بس باقی ہوس! یہ لوگ وجود الوجود اور «ہمہ اوست» کے قائل ہیں۔
یہ فرماتے ہیں کہ دنیا ہے کیا، چند خیالات کے جال کا نام۔
ہم تو دنیا کو دیکھ رہے ہیں، ٹھکانہ ہے نہ گھر بار ہے، آدمی ہیں، عورتیں ہیں اور بچے ہیں، جانور اور نباتات ہیں، جمادات اور پتھر ہیں، چند نباتات اور چند معدنیات، جمادات اور ایک ادنیٰ کیڑا ہے۔ ذرا کیمیا داں سے پوچھو کہ دنیا کیا ہے یا محاسب سے پوچھو؟ وہ کہتا ہے عناصر کے مرکبات ہیں۔ اچھا طبیعیات والے سے پوچھو، وہ کہتا ہے قوائے مختلفہ اور اُس کے مظاہر ہیں۔ بعض کہتے ہیں کہ ہیولٰی و صورت ہے، بعض کہتے ہیں کہ جوہرِ فرد ہے اور دقایق اور ایٹم ہے۔ بعض کہتے ہیں دنیا برق پاروں کا مجموعہ ہے۔ جتنے منہ اتنی باتیں۔
مگر سب کا اتفاق اس بات پر تو ہے کہ یہ سب خیالی ہیں۔ کیا سب کچھ جھوٹ موٹ ہے؟ ہم جو کچھ دیکھتے ہیں غلط ہے؟ اس میں کیا شک ہے، جو کچھ نظر آ رہا ہے وہ تو یقیناً غلط ہے۔ جو نظر نہیں آ رہا اُس کو سمجھتے ہیں کہ کچھ ہے۔ بعض تو کہتے ہیں کہ دنیا جھوٹ کا پلندہ ہے، غلط در غلط ہے۔ اگر سب جھوٹ ہے تو آپ کا خیال بھی جھوٹا ہے۔ گفتگو تو اس وقت ہو سکتی ہے جب کہ کسی بات کو سچ سمجھیں۔ (حضرت صدیقیؒ)
سوفسطائی کہتا ہے جو ہے غیر حقیقت ہے؟ اس کے قول سے اس کا قول ہی غیر حقیقت ہے۔ مگر میں حق کو حق اور ناحق کو ناحق سمجھتا ہوں۔ تمہارا وجود غلط ہے، ہوا کرے، میں اپنے احساس کی تکذیب نہیں کر سکتا۔ میں ہوں، یقیناً ہوں، کھاتا پیتا ہوں، چلتا پھرتا ہوں، بولتا ہوں۔ اگر میں غلط ہوں تو ایک «ہے» ضرور ہے یعنی دنیا «ہے» کا ظہور ہے۔
جو چیز سب سے عام ہو، بدیہی ہو اور واضح ہو، اُس کی توضیح ممکن نہیں۔ دوستو! «ہے» کا دوسرا نام «وجود» ہے۔ «وجود» کو سب دیکھتے ہیں، سب محسوس کرتے ہیں۔ مگر ہم کو عادت پڑ گئی ہے جزئیات پر نظر جانے کی۔ اس لئے وجود پر نظر نہیں ٹھہرتی۔ پھر جب نظر ہی نہ ٹھہرے تو دیکھے کیا؟ اور کیا کہے۔ اے وجود! تو ہی موجود ہے، تیرے سوا جو کچھ ہے مفقود ہے۔ آخر یہ «ہے» اور وجود کب سے ہے؟ اور کب تک رہے گا؟ وہ ازلی و ابدی ہے۔ وہ اوّل ہے اور وہی آخر ہے۔ وہ اوّل ہے جس سے پہلے کوئی نہیں، وہ آخر ہے جس کے بعد کوئی نہیں۔ وہ حقیقی و اصلی ہے، غنی بالذات ہے۔ اس کے سوا جو کچھ ہے بالعرض ہے، ظہورات ہیں۔ اچھا بتاؤ جو چیز بالذات ہو، ازلی ابدی ہو، اوّل و آخر ہو، ظاہر و باطن ہو، وہ ہے کیا؟ «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ»۔ اللہ کے سوا ایسا کون ہو سکتا ہے! (مکاتیبِ عرفان)
ہم اپنا مقصود بیان کرنے سے پہلے چند متفرق باتوں کو بیان کرتے ہیں جن سے امید ہے کہ ہمارے مقصود کے سمجھنے میں سہولت ہوگی:
(۱) کسی مسلمان کو خدائے تعالٰی کے «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ہونے میں شک نہیں۔
(۲) اصلی اور بالذات وجود اللہ تعالیٰ کا ہے، تمام مخلوقات اور بندوں کا وجود بالعرض ہے، خدا کا عطیہ ہے۔
(۳) بعض دفعہ محاورے میں غیر اصلی، بالعرض، ناقص چیز کو کالعدم سمجھتے ہیں اور یوں کہتے ہیں کہ «آپ کے سوا دینے والا ہے کون؟» مگر کہنے والے کی مراد رہتی ہے کہ گو اور لوگ بھی ہیں تو اس قدر کم ہے کہ ان کا دینا نہ دینا دونوں برابر ہیں۔ اس محاورے میں غیر اہم کو معدوم بیان کیا گیا ہے۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کے وجودِ بالذات اور اصلی وجود رکھنے کے مقابل بندے کا وجود بالعرض کالعدم ہے، نا قابلِ توجہ ہے۔
(۴) ہر چیز کا ایک جدا ہی حکم ہوتا ہے۔ ماں باپ کی تعظیم و توقیر کرو، بیوی سے محبت کرو، بچوں پر مہربانی رکھو، پیغمبروں کی تعظیم اور اطاعت کرو، دشمنانِ خدا و رسول سے دشمنی رکھو، ان کو اپنا دوست نہ سمجھو۔ یہ احکام ہیں، ہر ایک کا حکم جدا ہے۔ «وَآتِ كُلَّ ذِي حَقٍّ حَقَّهُ» پر عمل کرو، مستحق کو اس کا حق ادا کرو۔
(۵) اگر کوئی کہے کہ خدا کے سوا کوئی نہیں، اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ خدا کا وجود بالذات ہے، دوسروں کا بالذات نہیں۔ اس کے ہرگز یہ معنیٰ نہیں کہ بندوں کا وجود بالعرض بھی نہیں، عطیہ خدا بھی نہیں۔ (وجود بالذات اور وجود بالعرض دیکھو ص ۱۳)
(۶) ایک بات کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھو کہ منطقی زبان الگ ہوتی ہے اور ادبی الگ۔ ایک ادیب غیر اہم کو نہی کے طور پر ادا کرتا ہے اور منطقی اس طرزِ بیان سے ناواقف ہے۔
(۷) (الف) جس وقت خدا سے غفلت کی جا رہی ہو، اس کے وجودِ بالذات سے بے التفاتی ہو تو توحید پر زور دینے والے کہتے ہیں: «خدا کے سوا ہے کون؟ کس کا مقدور ہے کہ خدا کے سامنے اپنے وجود کا دعویٰ کرے؟ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ۔ اللہ حق باقی ہوس! خدا کے سوا جو کچھ ہے باطل ہے۔»
(ب) جب احکامِ الہی سے پہلو تہی کی جا رہی ہو تو حق پرست کہیں گے: «محمد رسول اللہ حق، ان کو نہ ماننا باطل، اُن کا انکار کفر، اُن کے احکام کی پابندی نہ کرنا گناہِ عظیم، اُن کے احکام کے مطابق ہر ایک کو اس کا حق نہ دینا ظلم، ظلم، ظلمت ہے، اندھیر ہے۔ پیغمبر کا حکم نہ سنو گے تو تم کو خدا کا رستہ بھی نہ ملے گا۔»
(۸) خدا حق ہے تو اُس کے پیدا کرنے کی وجہ سے ہمارا ہونا بھی حق ہے۔ حق کو ناحق کہنا وہ بھی ظلم ہے۔ بیشک خدائے تعالٰی «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ہے تو حقائقِ اشیاء اپنے اپنے حال پر ثابت ہیں۔ کوئی مسلمان اپنے بندہ ہونے سے انکار نہیں کرتا۔ حق کو حق سمجھتا ہے، باطل کو باطل۔ حق کو حق نہ سمجھنا، باطل کو باطل نہ جاننا سراسر غلط ہے۔ ہر چیز کو اس کا حق دینا ضروری ہے۔ حقائقِ اشیاء ثابت ہیں تو خدا کا «وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ» ہونا بھی ثابت ہے۔ نہ اس سے انکار ممکن ہے نہ اُس سے انکار جائز۔
حاصل یہ کہ بالذات اور بالعرض دونوں حق ہیں۔ بالعرض پر اگر اتنا زور دیں کہ وہ اللہ کے وجودِ بالذات کے حدود میں داخل ہو جائے تو یہ شرک ہے، اور بالذات سے اتنی بے انصافی کی جائے کہ بالعرض کے احکام بالذات پر لگائیں تو یہ زندقہ اور الحاد ہے۔
(۹) وجودِ حقیقی اور وجودِ اصلی بالذات، اصلی طور سے کس کی صفت ہے؟ خدائے تعالٰی کی ہے۔ یہی وجود بندے کی طرف لگائیں تو مجاز ہے، بالعرض ہے۔ مجاز کے قائل ہونے کے بعد نہ زندقہ رہتا ہے نہ شرک۔ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: «وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ»۔ مکر کرنا بندے کی صفت ہے، مگر قرینہ سے یہاں مکر کے معنی لئے گئے ہیں: مکر کی سزا دینے والا۔ اس میں کچھ الحاد نہیں ہے۔ جبرئیل علیہ السلام نے بھی بی بی مریم کو کہا: «میں تم کو اچھا بیٹا دینے آیا ہوں»۔ قرینہ سے معلوم ہو رہا ہے کہ جبرئیل علیہ السلام کے پھونکنے کی وجہ سے بیٹا دینے کا لفظ استعمال کیا گیا ہے، اور یہ مجاز ہے، لہذا یہ شرک نہیں۔ اگر کوئی ڈاکٹر کہے: «میں فلاں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں»، اگر خدا پرست ہے تو اس کا مقصد ہوگا کہ خدا کے فضل کی مدد سے میں نے بیمار کو اچھا کیا۔ اور اس کا کہنا مجاز ہوگا، قرینہ اُس کا مسلمان ہونا ہے۔ اگر غیر مسلم کہے کہ «میں بیمار کو اچھا کر دیتا ہوں»، تو چونکہ اللہ کا فضل اُس کے پاس کوئی چیز نہیں ہے، اس لئے یہ شرک ہے۔
(۱۰) حقیقی معنوں کو چھوڑ کر قرینہ سے مجازی معنی لے سکتے ہیں۔ مثلاً: ایک شخص قسم کھا کر کہے کہ «میں تمہارے گھر میں قدم نہ رکھوں گا»۔ لفظی معنیٰ کے بجائے اس کے معنیٰ یہ ہیں کہ تمہارے گھر میں نہیں جاؤں گا۔ پس گھر
کے باہر بیٹھ کر اگر اپنا قدم چوکھٹ کے اندر ڈالے تو قسم تو نہ ٹوٹے گی۔ بہرحال ساری خرابی مطلب نہ سمجھنے کی ہے۔ ایک شخص قرینہ سے مجازی معنی لیتا ہے، اُس کو حقیقت پر محمول کر کے شرک کہہ دینا بڑی جہالت ہے۔ حقیقی معنی سے شرک ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے۔ اسی طرح حقیقی معنیٰ سے زندقہ ہوتا ہے نہ کہ مجازی سے۔ ہم صبح سے شام تک ہزاروں جملے مجاز کے استعمال کرتے ہیں۔ اگر ہر بات کو حقیقت پر محمول کریں تو بات کرنا مشکل ہو جائے گا۔
یاد رکھو! جو صوفی ہوتا ہے، وہ مجاز کو استعمال بھی کرتا ہے تو حقیقت اور بالذات سے غفلت نہیں کرتا۔ حقیقت اور بالذات سے غفلت کرنے کو وہ شرکِ خفی سمجھتا ہے، اور اُس سے ہمیشہ پرہیز کرتا ہے۔ یہ بالذات سے ہوشیار رہنا فنائے افعال، فنائے صفات اور فنائے ذات کو پیدا کرتا ہے۔
اب میں پھر کہتا ہوں: «لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ، عَلَيْهَا نَحْيَا وَعَلَيْهَا نَمُوتُ وَعَلَيْهَا نُبْعَثُ إِنْ شَاءَ اللَّهُ»۔ (المعارف حصہ چہارم)
وجود کی بحث تو ہو چکی، اب عدم کے متعلق بھی تھوڑی بحث کریں گے۔ کیا عدم خارج میں موجود ہے؟ ہرگز نہیں۔ عدم اور موجود ہونا، یہ تو انقلابِ حقیقت یا اجتماعِ نقیضین ہے۔ پھر وہ سمجھا کس طرح جاتا ہے؟ اور رفتہ رفتہ کس سے معلوم ہوتا ہے؟
عدم کس سے معلوم ہوتا ہے؟ یاد رکھو! ہمیشہ عدم، وجود کے مقابلے سے معلوم ہوتا ہے۔ «وَبِضِدِّهَا تَتَبَيَّنُ الْأَشْيَاءُ»۔ فرض کرو ایک شخص کے پاس گھوڑا ہے، اور دوسرے کے پاس نہیں ہے، تو دوسرے شخص کے گھوڑا نہ رکھنے کا علم اُس شخص کے مقابلے سے ہوتا ہے جس کے پاس گھوڑا ہے۔ اسی طرح غنی کے مقابلے سے فقیر متعین ہوتا ہے، اسی طرح بینا کے مقابلے سے نابینا سمجھ میں آتا ہے۔ پس وجودِ اضافی، عدمِ اضافی کا منتزع عنہ ہے اور وجودِ محض، عدمِ محض کا منتزع عنہ ہوتا ہے۔
چونکہ ممکن عدمی و انتزاعی شئے ہے اور واجب موجودِ بالحق ہے، حقیقی ہے، وجود اس کے لئے عینِ ذات ہے۔ لہذا یہ قول صحیح ہوا: «الْحَقُّ مَحْسُوسٌ وَالْخَلْقُ مَعْقُولٌ»۔ میری سمجھ میں نہیں آتا کہ وجود عینِ ذاتِ واجب بھی ہو اور پھر ممکن کو وجودِ حقیقی سے حصہ بھی ملے۔ غرض کہ جب تک خدا محسوس نہ ہوگا، بندہ ہرگز سمجھ میں نہ آئیگا۔ پس ایک عجیب معنی نکلے «مَنْ عَرَفَ نَفْسَهُ فَقَدْ عَرَفَ رَبَّهُ» کے۔
دیکھو! مخلوقات و ممکنات عدم سے رونما ہونے کے معنیٰ یہ نکلے کہ ہمکنارِ وجود کے کنزِ مخفی سے نمایاں ہوئے۔ سبحان اللہ! نظر وجود پر ہے اور عدم سمجھا جاتا ہے۔ پس جب ہم واجب کو وجودِ محض سمجھیں گے تو ہم اپنے آپ کو ضرور عدمِ محض سمجھیں گے۔ (حکمتِ اسلامیہ)
وجود یا موجود کے دو اعتبار ہیں:۔
۱- مرتبۂ داخلیہ، ۲- مرتبۂ خارجیہ۔ مرتبۂ داخلیہ «کُنْ فَيَكُونُ» سے مقدم ہے۔ لہذا یہاں مخلوقات کو دخل نہیں، اور نہ یہاں متعدد ذوات موجود فی الخارج جانے جاتے ہیں۔ بخلافِ مرتبۂ خارجیہ کے، وہ مرتبۂ خلقی اور وجودِ بالعرض کا ہے، بعد کا ہے۔
مرتبۂ داخلیہ میں جو کثرت معلوم ہوتی ہے، وہ علم و اعتبار میں ہے۔ یا یوں کہو کہ وہ خود ذاتِ حق ہی کے مختلف اعتبارات ہیں مگر ذات ایک ہی ہے، واحد ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ)
احدیت کو ہاہوت، حق، غیبِ مطلق، بشرطِ لا شئے، بشرطِ لا کثرت، انانیتِ حقہ، ہویتِ حقہ بھی کہتے ہیں۔
احدیت، ذات کا ایک مرتبہ ہے جو وہم و گمان سے پاک ہے۔ کثرت کو اس شان میں گنجائش نہیں۔ بالکل قیود سے آزاد ذات ہے۔ احدیت میں ذاتی علم، نور، وجود، شہود ضرور ہوتا ہے۔ اس مرتبہ میں حق تعالٰی خود ہی علم ہے، خود ہی عالم ہے، خود ہی معلوم ہے۔ مگر اس مرتبہ میں اس کا اعتبار نہیں کیا گیا کیونکہ یہاں کسی قسم کے تعدد اور اعتبارِ غیریت کو دخل نہیں۔ اس مسئلے کی تفصیل علم کے بیان میں کی جائے گی۔
وحدت کو حقیقتِ محمدی، بشرطِ کثرت بالقوۃ، نفسِ رحمانی بھی کہتے ہیں۔ بعض لوگ اس لحاظ سے کہ وحدت ہی کے درجات کی تفصیل واحدیت میں ہوتی ہے، وحدت کو «رفیع الدرجات» کہتے ہیں اور «رَفِيعُ الدَّرَجَاتِ ذُو الْعَرْشِ» اس پر اشارہ ہے۔ اور بعض اس لحاظ سے کہ وحدت اپنی ہی تفصیل کو واحدیت میں چاہتی ہے تو وحدت کو «حبِ ذاتی» کہتے ہیں، «فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُعْرَفَ» سے اسی مرتبہ کی طرف اشارہ ہے۔
وحدت، ذاتِ حق کا ایک مرتبہ ہے جس میں قابلیتِ کثرت ہے مگر ہنوز کثرت موجود نہیں، بالفعل نہیں۔ ان قابلیاتِ کثرت کو شؤونِ ذاتیہ کہتے ہیں۔
واحدیت کو بشرطِ شئے بالفعل، بشرطِ کثرت بالفعل بھی کہتے ہیں۔ واحدیت ذاتِ حق کا ایک مرتبہ ہے جس میں بالفعل کثرت کا اعتبار کیا گیا ہے۔ یہاں کثرت سے مراد اسماء و صفات و معلوماتِ الہیہ کی کثرت ہے۔
واضح ہو کہ کسی شئے میں کوئی قید لگائی جائے تو تین اعتبار پیدا ہوتے ہیں:
۱- بشرطِ لا شئے یا شئے مطلق، قید سے پاک۔
۲- بشرطِ شئے یا شئے مقید، قید کے ساتھ۔
۳- لا بشرطِ شئے یا مطلقِ شئے، قید و بے قید دونوں سے عام۔
پس لا بشرطِ شئے کی دو صورتیں ہوئیں: بشرطِ لا شئے احدیت، بشرطِ شئے واحدیت۔
اس مثال پر غور کرو: بچہ، برہنہ بچہ، کپڑے پہنا بچہ۔ گویا بچہ لا بشرطِ شئے ہے۔ برہنہ بچہ بشرطِ لا شئے ہے۔ کپڑے پہنا بچہ بشرطِ شئے کی مثال ہے۔
پس وجود میں تین اعتبار ہیں:
(۱) وحدتِ مطلقہ، لا بشرطِ شئے، سب سے عام۔
(۲) احدیت، بشرطِ لا شئے، قیود و اعتبارات سے پاک۔
اب رہ گیا بشرطِ شئے، اس میں دو صورتیں ہیں: بشرطِ کثرت بالقوۃ وحدت، اور بشرطِ کثرت بالفعل واحدیت۔ ان تینوں اصطلاحات میں تمیز نہ کرنے سے بہت گڑبڑ ہوتی ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ)
(«المعارف» حصہ دوم میں حضرت نے ان اصطلاحات کی ایک دوسرے انداز میں تشریح فرمائی ہے، اس کو بھی یہاں نقل کر دیا جاتا ہے تاکہ کامل استفادہ ہو۔ مرتب)
ذات، ہویت، انا، لا بشرطِ شئے یا شئے مطلق، قید و بے قید دونوں سے عام۔
«قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ اللَّهُ الصَّمَدُ»
اے حق! اے غیبِ المطلق! اے اولِ لا بدایت! اے آخرِ لا نہایت! اے نور علیٰ نور! اے عینِ کافور! تو وجود ہے، تو بالذات موجود ہے۔ تو علم و عالم و معلوم، اور شہود و شاہد و مشہود ہے۔ تیری ساحتِ عظمت میں کس مقدور کہ غیریت کی رسائی ہو، «كَانَ اللَّهُ وَلَمْ يَكُنْ مَعَهُ شَيْءٌ»۔ یا کسی مظہر کی قدم فرمائی ہو، «إِنَّ اللَّهَ لَغَنِيٌّ عَنِ الْعَالَمِينَ»۔ یہاں امکان کو کہاں امکان کہ تجھ سے آشنا ہو، «وَلَا يُحِيطُونَ بِهِ عِلْمًا»۔ یہاں اعتبارِ معتبر ناشاد و نامراد کہ تباہ و برباد ہے، «وَيُحَذِّرُكُمُ اللَّهُ نَفْسَهُ وَاللَّهُ رَءُوفٌ بِالْعِبَادِ»۔
حیرتِ بحت یہی ہے، مقامِ حیرت یہی ہے: «كَمَالُ الْإِخْلَاصِ نَفْيُ الصِّفَاتِ عَنْهُ» (علی کرم اللہ وجہہ)۔ اسی مرتبہ سے خبر ہے، «وراء الوراء ثم وراء الوراء» اسی مقام کا بیان ہے، کیونکہ غیر علم میں ہے نہ کہ عین میں، غیر علمی ہے نہ عینی۔
اللہ اکبر! یہ تیرا حسن و جمال اور یہ تیرا غیور جلال، مگر تیرا محب کہاں اور تیرا فرمانبردار کدھر؟
بشرطِ لا شئے، قیود و اعتبارات سے پاک۔ اس اعتبار میں تنزیہ و تجرید ہر قید کو شکست اور ہر بند کو گسستہ کر دیتی ہے۔ «تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يَصِفُونَ»۔ عقل اس کے بیان سے بے کار ہے، خیال اس کے لحاظ سے ناچار ہے۔ «لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ»۔
یہ بشرطِ لا غیر (یا بشرطِ لا شئے) کا لحاظ ہے۔ احدیت کو احدیت کے لحاظ سے اولیت، بطون، ازلیت لازم ہے۔ ملحوظ نہیں «هُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ»۔
بشرطِ کثرت بالقوۃ، جل جلالہ وعم کمالہ۔ دریائے وجود میں حبِ ذاتی کا جوش پیدا ہوتا ہے، «كُنْتُ كَنْزًا مَخْفِيًّا فَأَحْبَبْتُ أَنْ أُعْرَفَ»۔ متضاد قیود اور مختلف اعتبارات کی موجیں...
اُٹھ اُٹھ کر استعدادِ تام و قابلیتِ بالاکلام کا ثبوت دیتی ہیں۔ وَ عِنْدَهُ مَفَاتِحُ الْغَيْبِ لَا يَعْلَمُهَا إِلَّا هُوَ۔ وہ اپنے آپ کو غیریتِ اعتباری کے مرآت میں ملاحظہ فرماتا ہے تو کمالِ جلا یعنے خود نمائی اور کمالِ استجلا یعنے خود بینی کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے۔ اعتباریت، غیریت، اسماء و صفات کا پردہ منہ پر ڈال کر نمایاں ہوتا گیا۔ صفتہً نمایاں ہوتا گیا تو ذاتاً پنہاں ہوتا گیا۔ وہ حرّیت، وہ (حسرتؔ)
خوب سمجھ رکھو کہ جس کی چشمِ بصیرت سے جس قدر حجابِ اعتبارات دور ہونگے اُسی قدر اُس کو قرب ہو گا۔ بلکہ وہ خود بھی محبوب بنے گا: يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ۔ اس مرتبہ کو بعض لوگ حقیقتِ محمدی کہتے ہیں ۔
(بشرطِ کثرت بالفعل) اس اعتبار میں تمام تعینات کے عروض کا لحاظ ہے۔ خواہ فعلی ہوں یا انفعالی۔ مؤثر ہوں یا متاثر۔ وجوبی ہوں یا امکانی۔ الوہیتی ہوں یا عبودیتی ۔ یہ مرآتِ حضرتین ہے ۔ یہ مجمع البحرین ہے۔ یہ بشرطِ غیر (بشرطِ شئے) کا اعتبار ہے۔ (المعارف حصہ دوم تنزلاتِ ستہ ص ۲۳)
ایک بات یاد رکھو (مجمل سے مفصل، وحدت سے کثرت، باطن سے ظاہر کی طرف ظہور ہوتا ہے)۔
یہ بات بھی یاد رکھو کہ تعین دو قسم کا ہوتا ہے:
۱- تعینِ ذاتی ، ۲- تعین باعتبارِ اسماء و صفات کے۔ تعینِ ذاتی ہر حال میں باقی رہتا ہے اور تعینِ اسماء و صفات بدلتا رہتا ہے۔ مثلاً زید پہلے بچہ تھا پھر جوان ہوا ، پھر ادھیڑ ہوا ، پھر بوڑھا ہوا ، تو بچپن ، جوانی ، کہولت (یعنے ادھیڑ پن) ، شیخوخت (یعنے بوڑھا پن) زید کے صفاتی تعین ہیں جو بدلتے رہتے ہیں اور زید کا ذاتی تعین یعنے زیدیت جوں کا توں رہتا ہے۔
مرتبۂ صفات کو جبروت کہتے ہیں۔ مرتبۂ الوہیت تمام کمالات کا اجمال ہے اور تمام صفات اُس کی تفصیل ہیں۔ مرتبۂ الوہیت کو مرتبۂ لاہوت بھی کہتے ہیں۔
صفاتِ الٰہی عینِ ذات ہیں باعتبارِ منشا و منتزع عنہ کے یعنے ایک ذات سے انتزاع کئے جاتے ہیں اور غیرِ ذات ہیں باعتبارِ مفہوم کے یعنے یہ جدا جدا اعتبار ہیں اور اُن کے جدا جدا معنی و آثار ہیں ۔ پس اسماء و صفاتِ الٰہیہ لا عین و لا غیر ہیں۔
دیکھو منطقی کہتے ہیں خارج میں صرف ذاتِ زید ہے اور ذہنِ انسانی اِس کی تحلیل کر کے ناطق ، متحرک بالارادہ ، نامی ، قابلِ ابعادِ ثلاثہ وغیرہ متعدّد امور کو نکالتا ہے ، انتزاع کرتا ہے حالانکہ منشا و خارج میں ان سب کا وجود عینِ ذاتِ زید ہے کیونکہ خارج میں جنس ، فصل ، شخص کا وجود ایک دوسرے سے ممتاز نہیں بلکہ ایک ہے۔
غرض کہ صفاتِ الٰہیہ انتزاعی ہیں، انضمامی نہیں ۔ کیونکہ صفتِ انضمامی بھی وجود رکھتی ہے اور ذاتِ موصوف سے خارج مگر وابستہ رہتی ہے۔ چونکہ وجود عینِ ذاتِ واجب تعالیٰ ہے لہٰذا کوئی شئے ذاتِ واجب تعالیٰ سے خارج نہیں ہو سکتی ، خواہ خود واجب تعالیٰ کے اسماء و صفات ہوں یا ذواتِ ممکنات۔
پس خدائے تعالیٰ کے سوائے جو کچھ ہے وہ انتزاعی ہے، خواہ وجودی ہو یا عدمی ۔ اور ذاتِ حق کا ہر شئے کے لئے محیط ہونا ثابت (یعنی کوئی شئے ذاتِ حق سے خارج نہیں، جیسا کہ احاطۂ علمی ثابت ہے۔ علم کا مسئلہ آئندہ تفصیل سے آئے گا)۔
تمام صفاتِ الٰہیہ ایک دوسرے سے ممتاز ہیں ۔ ہر ایک کے جدا معنی ہیں۔ ہر ایک کے مختلف آثار ہیں مگر حقائقِ الٰہیہ و اسماء و صفات کی کثرت سے متعدّد ذوات کا موجود فی الخارج ہونا لازم نہیں آتا ۔ کیونکہ اسماءِ الٰہیہ امورِ انتزاعیہ ہیں اور ان سب کی ایک ہی ذات ہے اور وہ ذاتِ واجبۂ و ہویتِ حقہ ہے ۔ ؎ حسرتؔ
خدائے تعالیٰ کو اپنے تمام اوصاف و اسماء کا بھی علم ہے تمام مخلوقات کا قبلِ خلق بھی علم ہے۔ اسماءِ الٰہیہ کو جو معلومِ حق ہیں ، حقائقِ الٰہیہ ، اعیانِ اسماء کہتے ہیں ۔ مخلوقات کو جو معلومِ حق ہیں ، حقائقِ ممکنہ ، اعیانِ ثابتہ ، مخلوقات ، طبائعِ ممکنات یا جائزات کہتے ہیں ۔
اسمائے الٰہیہ اور عینِ ثابتہ چونکہ قبلِ کُن ہیں ، مرتبۂ داخلیہ میں ہیں لہٰذا ان میں باہمی امتیاز و ثبوتِ علم میں ہے۔ ان کے امتیاز سے تعدّدِ ذوات لازم نہیں آتا بلکہ ایک ذاتِ حق کے مختلف اعتبارات سمجھے جاتے ہیں ، اسی لئے کہا جاتا ہے کہ صفات و اسماءِ الٰہیہ ذاتِ حق سے لا عین ، لا غیر ہیں یعنے سمجھنے کے لحاظ سے مفہوم کے لحاظ سے علم میں غیرِ ذاتِ حق ہیں اور خارج کے لحاظ سے منشا کے لحاظ سے عینِ ذاتِ حق ہیں۔
بدہسٹ ، معتزلی ، زنادقہ ، اسماءِ الٰہیہ کے موجود ہونے ، باہم ممتاز ہونے سے انکار کرتے ہیں۔ توحید پر ان لوگوں نے اتنا زور دیا کہ حقائق سے انکار کر بیٹھے۔ ان کے خیال میں اسماءِ الٰہیہ کا قائل ہونا تَعَدُّدِ قُدَمَاء یا تَعَدُّدِ وُجَبَاء کا قائل ہونا ہے ۔ مگر ان کو خیال رکھنا چاہیئے کہ تعدّدِ ذواتِ قدیمہ باطل ہے نہ کہ ایک ذاتِ حقہ سے جو عینِ وجود ہے ، متعدّد امور کا انتزاع کر سکنا ۔ تعدّدِ اعتبارات سے تعدّدِ ذوات لازم نہیں آتا ۔ اگر اسماء و صفاتِ الٰہیہ ذاتِ الٰہیہ سے منتزع نہ ہوں ، بلکہ مخلوقات کی طرف اضافت کرنے سے پیدا ہوں تو مخلوقات سے قطعِ نظر کر لیا جائے تو وہ صفات ہی نہ رہینگے ۔
بت پرست ، دیو ، دیوی پرست ، مثال پرست ، مجسمہ و مشبہ نے اسماء و صفات کے باہمی امتیاز اور مرتّب علیہ الآثار ہونے پر اتنا زور دیا کہ ہر ایک اسم کو مستقل خدا ماننے لگے۔ ان اشخاص کو اسماء اللہ کے نہ ہوت...
...ہوتے تو حقّی سے کیا ربط ہے؟ معلوم نہیں ۔ عالمِ مثال میں مختلف اسمائی و صفاتی تجلیات کا دیکھنا تو قیامت ہی ہو گیا۔ ان کے حق میں اسماء و صفات جو علمِ حق کا راستہ اور ذاتِ حق پر دلالت کرنے والے تھے، مانع ، حجاب اور سدِّ راہ ہو گئے۔ یہ لوگ توحید کے سمجھنے سے عاجز ہو کر مشرک بن گئے۔ جب ان سے کہا جاتا ہے کہ یہ اسماء مستقل نہیں ہیں ، ذاتِ حق کے شیون ہیں ، تجلیات ہیں ۔ اگر کئی دیوتا ہوتے اور وہ صاحبِ مستقل قدرت و ارادہ ہوتے تو دنیا تباہ ہو جاتی۔ دو ملاؤں میں مرغی مردار ہوتی۔ لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللَّهُ لَفَسَدَتَا۔ تو وہ تعجب کرتے ہیں اور کہتے ہیں: أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلَهًا وَاحِدًا إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ۔
پناہ بخدا! توحید بگڑ کر زندقہ ہو گئی۔ توصیف بگڑ کر شرک بن گئی مگر اسلام کا بگڑا موحّد: هُوَ اللَّهُ الْخَالِقُ الْبَارِئُ الْمُصَوِّرُ لَهُ الْأَسْمَاءُ الْحُسْنَى کا قائل بھی رہا ہے اور اسلام کا مشبّہ: لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ اور لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ کو بھی مانتا ہے۔ یہ اجمالی علم تو رہے۔ یا محمدؐ! جان آپ پر سے قربان ، دل آپ پر سے صدقے ، آپ نے کیسی عظیم الشان تعلیم دی ہے۔
واضح ہو کہ صفاتِ الٰہیہ تین قسم پر ہیں: ۱- صفاتِ حقیقیۂ محضہ ، ۲- حقیقیۂ ذاتِ اضافت ، ۳- اضافیۂ محضہ۔
صفاتِ حقیقیۂ محضہ:۔ جو ذات کی اصلی صفتیں ہیں ۔ ان کو کسی اور کی طرف نسبت کرنے کی ضرورت نہیں ۔
صفاتِ حقیقیۂ ذاتِ اضافت:۔ جو ہیں تو حقیقی صفات مگر ان کو اضافت و نسبت الی الخلق ہو جاتی ہے جیسے علم کہ وہ اللہ تعالیٰ کی ذاتی صفت ہے مگر معلوم سے بھی اُس کو ربط و تعلق ہے۔ عموماً افعالِ متعدیہ کو فاعل سے قیام کے لحاظ سے تعلق رہتا ہے مگر ان کو مفعول سے بھی وقوع کے لحاظ سے ایک قسم کا تعلق رہتا ہے۔
صفاتِ اضافیۂ محضہ:۔ کہ نفسِ موصوف میں ان صفات کا کوئی مبدا کوئی وصف قائم نہیں ہوتا۔ بلکہ موصوف کو کسی اور سے نسبت دی جاتی ہے تو ایک صفت پیدا ہوتی ہے یا انتزاع ہوتی ہے حقیقۃً یہ صفات وجودی نہیں ہوتے بلکہ عدمی و اعتباری ہوتے ہیں مثلاً زید سامنے تھا تو تم سے متاخر کی صفت منتزع ہوتی تھی۔ جب تمہارے پیچھے آگیا تو تم سے متقدم کی صفت منتزع ہونے لگی۔ اسی طرح خدائے تعالیٰ کے بھی بعض صفات اضافی ہوتے ہیں جیسے خالقیتِ زید کہ وہ زید کی اضافت سے پیدا ہوتی ہے۔
ہمیشہ متضایفین یعنے نسبتی نام ایک دوسرے کی طرف احتیاج رکھتے ہیں جیسے بھائی کا لفظ اُس وقت تک صادق نہیں آتا جب تک اُس کا بھائی نہ ہو ۔ اسی طرح باپ بیٹا ، ماں بیٹی ، جورو خاوند، استاد شاگرد، بادشاہ رعیت ، عبد و رب ہیں ۔
اس تمہید کے بعد واضح ہو کہ خدائے تعالیٰ کے صفاتِ حقیقیہ ہر چند کہ ازلی ابدی ہیں ، ان کے وجود میں کسی اور کی طرف اضافت و نسبت کی حاجت نہیں ایسے اوصاف ہی صفاتِ کمالیہ ہیں۔
صفاتِ اضافیۂ محضہ جو تضایف و نسبت سے پیدا ہوتے ہیں ان کے ظہور میں مخلوق کا اعتبار بھی ضروری ہوتا ہے۔ پس ان صفات کے ظہور میں مخلوقات کی ضرورت ہوتی ہے۔
جس طرح بیٹا ناز میں آ کر کہتا ہے کہ باوا ! تم میری وجہ سے باپ بنے ہو۔ میں نہ تھا تو تم کس کے باپ تھے اور کیسے باپ تھے۔ گدا کہتا ہے: اے کریم! اے سخی! تیری سخاوت کی نمائش میری وجہ سے ہے۔ میں نہ مانگتا تو تو نہ دیتا۔ تو نہ دیتا تو تجھے سخی کون کہتا۔ مانا میں تیرا سراپا محتاج ہوں ، مگر تو بھی اظہارِ سخا میں میرا محتاج ہے۔ ؎ حسرتؔ
واضح ہو کہ خدائے تعالیٰ کے افعال بے غرض ہوتے ہیں یعنی اپنی ذات کی تکمیل کے لئے یا اپنے صفاتِ کمالیہ کے حصول کے لئے نہیں ہوتے بلکہ دوسروں کو اُن کے کمال تک پہنچانے کے لئے ہوتے ہیں۔
ہر چند کہ اُس کے صفاتِ کمالیہ پہلے سے ثابت ہیں۔ تاہم صفاتِ اضافیہ کا ظہور مخلوقات سے متعلق ہونے پر موقوف ہے اس سے واضح ہو گیا کہ ذاتی غرض و غایت اور بات ہے حکمت و مصلحت اور شئے ہے۔
۱- ایجابی: جس میں کسی کمال کے پائے جانے پر دلالت ہو جیسے حیّ ، عالم ، قدیر وغیرہ ۔ ۲- سلبی: جس میں نقص سے پاک ہونے پر دلالت ہو جیسے غنی ، صمد ، قدّوس وغیرہ ۔
امہاتُ الصفات تین ہیں : حیات ، علم ، قدرت ۔ علم کے دو مددگار ہیں سمع و بصر ، قدرت کے دو مددگار ہیں ارادہ و کلام ۔ یا یوں کہو کہ امہاتُ الصفات سات ہیں: ۱- حیات ، ۲- علم ، ۳- سمع ، ۴- بصر ، ۵- قدرت ، ۶- ارادہ ، ۷- کلام ۔ بعض شیوخ ارادہ کو اصل اور قدرت و کلام کو اُس کے مددگار سمجھتے ہیں ۔
اسماء و صفاتِ الٰہیہ کے مسائل نہایت اہم ہیں ان کے سمجھنے پر مذہب کا دار و مدار ہے۔ ان کے غلط طریقے پر سمجھنے سے تمام مختلف مذاہب پیدا ہو گئے ہیں۔ لہٰذا اسماءِ الٰہیہ کی توضیح و تشریح میں اگر طول یا تکرار ہو جائے تو نامناسب نہ ہوگا۔
صفاتِ بسیط: جو ایک معنی پر دلالت کریں جیسے حیات۔
صفاتِ مرکبہ: جو کئی معانی پر دلالت کریں۔ جیسے خالق ، ربّ ، رزّاق۔ امہاتُ الصفات ہی صفاتِ بسیطہ ہیں۔ صفاتِ مرکبۂ امہاتُ الصفات کے مختلف اجتماعات اور ان کے گوناگوں طور پر گرہ کھلنے کا نام ہے۔ مثلاً خلّاق۔ غور کرو کیا خلّاق مرکب ہے یا بسیط۔ کیا خلّاق کے لئے کُنْ کہنا ضروری نہیں؟ کیا ارادہ ، قدرت ، علم ، سمع و بصر و حیات ضرور نہیں؟ بے شک ہیں۔ لہٰذا خلّاق اسمِ مرکب ہے۔ اسی طرح ربّ اور ممیت۔
اس مقام میں اس دقیقہ کو بھی یاد رکھو کہ بعض دفعہ کوئی وجودی شئے ہوتی ہے اور اس کو ایک دوسرے محل کے لحاظ سے ایک عدمی صفت عارض سمجھتے ہیں۔ مثلاً زید حجرہ سے صحن میں چلا جائے تو صحن میں ہونا ایک وجودی صفت ہے۔ لیکن حجرہ کے اعتبار سے ادھ غائب سمجھا جائیگا اور غائب ہونا ایک عدمی صفت ہے۔ لیکن یہ عدمی صفت ایک وجودی صفت کی اضافت سے منتزع ہوتی ہے۔
اسمِ ممیت کا اعتبار بھی باعتبارِ عالمِ سابق یعنے شہادت ہے؛ اور محیی کا اعتبار بلحاظِ عالمِ مابعد یعنے مرنے کے بعد ہے جبکہ وہ شخص برزخ میں منتقل کر دیا جائے گا جیسے : زید مر گیا۔ بلحاظِ عالمِ شہادت اسمِ ممیت متعلق ہوا اور بلحاظِ آخرت اسمِ محیی۔
۱- اسمِ ذات: جو ذات کی طرف اشارہ کرے جیسے قدّوس ، غنی ، صمد۔
۲- اسمِ صفت: جس میں ظہورِ وصف ہو جیسے حیّ ، علیم ، سمیع ، بصیر ، قوی ، جمیل ، کریم۔ ۳- اسمِ فعل: جس اسم میں وقوعِ فعل پر دلالت ہو اور جس کا اثر دوسرے تک پہنچے جیسے خلاق ، رزّاق ، محیی ، ممیت۔
اسماءِ لاہوتی : اسماء کے دو جفت ہیں جن سے کوئی شئے خارج نہیں ۔ جفتِ اوّل: الأَوَّلُ ، الْآخِرُ۔ جفتِ دوم: الظَّاهِرُ ، الْبَاطِنُ۔
جلالی: جو قہر سے متعلق ہو جیسے قہّار ، مذلّ ، خافض ، منتقم۔ جمالی: جو لطف سے متعلق ہو جیسے رحمن ، رحیم ، رؤف ، لطیف۔
بعض اصحاب کی رائے میں ۲۸ اربابِ انواع یعنی حقائقِ الٰہی ہیں اور ان کے ۲۸ مربوب یعنے حقائقِ کونی ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ ایک ایک اسم کا ایک ایک مظہر ہے جس کو وہ رب و مربوب کہتے ہیں ، ان سے ایک ایک حرف بھی متعلق ہے۔ بعض نے ۲۸ منازلِ قمر کو بھی لگا دیا ہے۔ مگر ان امور کو تصوّف سے کوئی تعلق نہیں ان کے خیالات کی تفصیل حسبِ ذیل ہے۔ البدیع ، الباعث ، الباطن ، الآخر ، الظاہر ، الحکیم...
عقلِ کل ، نفسِ کل ، طبیعتِ کل ، جوہرِ ہباء ، شکلِ کل ، جسمِ کل۔ ہمزہ ، ہا ، عین ، حاء ، غین ، خاء۔ المحیط ، الشکور ، الغنی ، المقتدر ، الربّ ، العلیم ، القاہر۔ عرش ، کرسی ، فلکِ بروج ، فلکِ منازل ، فلکِ زحل ، فلکِ مشتری ، فلکِ مریخ۔ قاف ، کاف ، جیم ، سین ، یا ، صاد ، لام۔ النور ، المصوّر ، المحصی ، المبین ، القابض ، الحیّ ، المحیی۔ فلکِ شمس ، فلکِ زہرہ ، فلکِ عطارد ، فلکِ قمر ، کرۂ نار ، ہوا ، آب۔ نون ، را ، طا ، دال ، تا ، زا ، سین۔ الممیت ، العزیز ، الرزاق ، المذل ، القوی ، اللطیف ، الجامع۔ خاک ، جماد ، نبات ، حیوان ، ملک ، جن ، انسان۔ ضاد ، ظا ، ثا ، ذال ، فا ، با ، میم۔ الرفیع ، انسانِ کامل ، واو۔
یہ ہم نے پہلے بیان کر دیا ہے کہ مرتبۂ وحدت میں ہر قسم کی کثرت کی قابلیت ہوتی ہے۔ ان قابلیتوں کو شیون کہتے ہیں ۔ شیون دو قسم کے ہوتے ہیں : ۱- شیونِ الٰہیہ ، ۲- شیونِ خلقیہ۔ اللہ تعالیٰ اپنے آپ کو جانتا ہے ۔ مرتبۂ وحدت میں شیونِ الٰہیہ ہے۔ اور اللہ تعالیٰ مخلوقات کو جانتا ہے یہ
شیونِ خلقیہ ہے۔ مرتبۂ واحدیت میں شیونِ الٰہیہ حقائقِ الٰہیہ کہلاتے ہیں اور شیونِ خلقیہ حقائقِ ممکنات یا طبائعِ جائزات سے موسوم ہوتے ہیں۔ تمام حقائقِ الٰہیہ کا جامع اسم 'اسمِ اللہ' ہے ، یا یوں کہو کہ مرتبۂ الوہیت ہے کہ اس کا عبد 'عبد اللہ' ہے۔ تمام حقائقِ کونیہ یا مربوبِ حقیقتِ جامعۂ ممکنات یا عینِ ثابتۂ اعظم یا عینِ محمدیؐ ہے۔
مرتبۂ الوہیت کی تفصیل تمام اسماءِ الٰہیہ اور عینِ محمدیؐ کی تفصیل تمام اعیانِ ثابتہ ہیں۔ اسماء و صفات میں سے تمام اسماء کا مبداء 'حیات' ہے اور اسمِ حیّ تمام اسماء کا پیشرو ہے۔ اسمِ حیّ کی تفصیل 'علیم ، سمیع ، بصیر ، قدیر ، مرید ، کلیم' ہیں ۔
اسمِ علیم تمام اسماء پر حاکم اور تمام عوالم کا اسی پر دار و مدار ہے جس کی تفصیل جابجا کی جائے گی ۔
بصیر کے ذریعے سے تمام اعیان یعنی معلوماتِ الٰہیہ باہم ممتاز ہوتے ہیں ۔
سمیع کے ذریعہ سے عینِ ثابتہ کے اقتضاء کا علم ہوتا ہے۔
قدیر کے ذریعہ سے قدرت بطورِ کلّی عین کے اعطاءِ وجود کی طرف متوجہ ہوتی ہے۔
مرید کے ذریعہ سے قدرت بطورِ خاص عین کے اعطاءِ وجود اور اس کے اقتضاءات کے نمودار کرنے کی طرف توجہ کرتی ہے۔
کلیم: عینِ ثابتہ کو کُنْ سے خطاب فرماتا ہے اور وہ خلوتِ وجود سے ممتاز ہو جاتا ہے :
کُنْ سے جو شئے حاصل ہوتی ہے وہ امرِ حق و کلمۃ اللہ ہے۔ سب سے پہلے کلمۃ اللہ روح بنتا ہے۔ اسی لئے عالمِ ارواح کو عالمِ امر کہتے ہیں ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۲۲ تا ۲۴)
حقائق دو قسم کے ہوتے ہیں ایک یہ کہ اللہ اپنی صفات کو سمجھا اور دوسرے یہ کہ مخلوقات کی حقیقتوں کو سمجھا۔ یہاں دو حیثیتیں ہیں ایک عالمیت اور دوسری معلومیت کی۔ عالمیت حقائقِ الٰہیہ سے ہے۔ پھر معلومیت میں بھی وہ معلومات جو اللہ کی صفات ہیں وہ بھی حقائقِ الٰہیہ کہلائیں گی۔ اور وہ معلومات جو حقائقِ اشیاء ہیں حقائقِ کونیہ کہلائیں گی ۔
حقائقِ کونیہ سے مراد بندوں اور مخلوقات کی معلومات یعنی وہ چیزیں ہیں جنکو اللہ نے جانا۔ میرے خیال کے مطابق حقائقِ کونیہ کبھی حقائقِ الٰہیہ نہیں بنتے۔ حقائقِ کونیہ معلوماتِ ممکنہ ہیں۔ عالمیت الگ چیز ہے معلومیت الگ۔ "معلومیت" "عالمیت" کیسے ہو جائیگی؟
مخلوقات کو جاننا اللہ کی طرف نسبت رکھتا ہے ۔ اسے حقائقِ الٰہیہ کہینگے اور خود وہ چیز یعنی مخلوقات حقائقِ کونیہ کہلائینگی۔ ذاتِ الٰہی سے جو سب کا منشا ہے علمِ الٰہی میں منتقش ہونے کے لحاظ سے پہلے حقیقتِ شئے ہے اور بعد علم مگر یہ تقدّم و تاخّر سب اعتباری ہے حقیقتِ شئے ذاتِ الٰہی
سے علیحدہ کوئی چیز نہیں ۔ اس سے مراد ذاتِ الٰہی کا ایسا ہونا کہ اس سے کوئی چیز سمجھ میں آ سکے ، انتزاع کی جا سکے۔ یہ صحیح ہے کہ اُس مقام پر ابھی بندے اور مخلوقات علم ہی کے مرتبہ میں ہیں لیکن یہاں بھی انھیں مخلوق ہی کہینگے ۔ کیونکہ اللہ نے اشیاء کو اُن ہی کی حقیقت کے مطابق جانا۔ بندہ کو بندہ سمجھا اور مخلوق کو مخلوق۔ علمِ الٰہی میں بھی بندے کی حقیقت سے غیریّت ہے اگرچہ کہ وہ پیدا نہیں ہوا ۔ لیکن اُس وقت بھی اُس کی حقیقت کا اقتضاء یہی ہے کہ وہ مخلوق ہو۔ بندہ بندہ ہے خدا خدا ، سب چیزیں احدیتِ ذات ہی سے نکلی ہیں لیکن پھر بھی بندہ کی حقیقت احتیاجِ ذاتی ہے۔ احتیاجِ ذاتی نہ ہوتا تو وہ کبھی پیدا ہی نہ ہوتا ۔ اُس کی یہ حقیقت حقائقِ الٰہیہ میں کیوں کر شمار ہو سکتی ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۰)
دنیا میں سب سے بڑا جاہل وہ ہے جو خود کو عالم اور واجب جلّ مجدہ کو جاہل سمجھے۔ ممکن جس کا وجود بالعرض ہے اُس کی کونسی شئے کونسی صفت بالذات ہو سکتی ہے۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔ پس نہ علم ممکن کے لئے بالذات ہے نہ قدرت۔ لہٰذا علم و قدرت واجب جلّ مجدہ کے لئے بالذات ہونگے۔ ظاہر ہے کہ ذات و صفت ، ذات سے جدا نہیں ہو سکتی۔ پس حیات و علم و قدرت نیز خدائے تعالیٰ کے اور جتنے صفات ہیں سب خدائے تعالیٰ کے لئے ازلی و ابدی ہیں۔ ان نادانوں کی سمجھ میں کیا اتنا نہیں آتا کہ تمام کمالات
کا منبع "وجود" ہی ہے جو کچھ ہے وہ وجود ہی کے ظہورات ہیں۔ پس جو شئے وجود میں نہ ہوگی وہ موجود ہی نہ ہوگی۔ ذاتِ واجب ہی میں وجود ہے ، اُس کے وجود سے سب کا وجود ہے اُس کی حیات سے سب کی حیات ہے اُس کے علم سے سب کا علم ہے۔ اس کی قدرت سے سب کی قدرت ہے۔
ہمارے پاس "پہلے پہل کی ستیو پہلی، سوتی تھی رنگ محل میں اکیلی" نہیں ہے۔ لَا تَأْخُذُهُ سِنَةٌ وَلَا نَوْمٌ ہے۔
واضح ہو کہ علمِ الٰہی کے مختلف اطوار ہیں۔ جدا جدا اعتبارات ہیں
مرتبۂ احدیت میں علم عینِ ذات ہے۔ ذاتِ حق نورِ محض ہے۔ ظلمت کو وہاں رسائی نہیں ۔ علم ہی نور ہے، جہل ظلمت ہے۔ اس مرتبے میں وہی عالم ہے، وہی معلوم ہے، وہی شاہد ہے ، وہی مشہود ہے ، وہی واجد ہے وہی موجود ہے اور وہی وجود ہے یہاں بالکل غیرّیت کی گنجائش نہیں ۔ اس مرتبے میں علم کا نام نور اور علمِ ذاتی ہے۔ اللَّهُ نُورُ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ۔
مرتبۂ واحدیت جو اسماء و صفات کا مرتبہ ہے اُس میں علم کا مرتبہ حیات کے مرتبے کے بعد ہے اور قدرت کے مرتبے سے پہلے ہے۔ علم حیات پر متفرع ہے اور قدرت ، علم کی تابع ہے اس مرتبے میں عالم و معلوم میں غیریتِ اعتباری آ جاتی ہے۔
علم میں ذواتِ ممکنات کے نمایاں ہونے کو موجود و مخلوق و منشا و آثار ہو جانا ضرور نہیں ۔ کیونکہ وہ کُنْ کے بعد مخلوق و منشا و آثار ہونگے ۔
اس مرتبے کے علم کو علمِ تفصیلی و علمِ فعلی کہتے ہیں۔ اسی پر حکمتِ الٰہی کا ، مخلوقات کے علمِ الٰہی میں باہم ممتاز ہونے کا ، عدمِ اضطرار کا دار و مدار ہے۔ اسی مرتبے میں اللہ تعالیٰ کا عینِ ثابتہ پر اسمائے الٰہی کی تجلی فرماتا ہے۔ کُنْ کا حکم دیا جاتا ہے تو وہ موجود فی الخارج ہوتا ہے۔ إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَنْ نَقُولَ لَهُ كُنْ فَيَكُونُ۔
اب علم کا ایک اور مرتبہ رہ گیا۔ اور وہ علمِ انفعالی ہے۔ یعنی مخلوقات جس جس عالم میں پہنچتے جائیں گے علمِ الٰہی اُن سے متعلق ہوتا جائے گا۔ اس علم کو تعلقِ مخلوقات و حوادث سے ہونے کی وجہ سے خود علم حادث معلوم ہوتا ہے مگر اس تعلق یا ظہور کے حدوث سے علمِ قدیم پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ جس طرح کہ "وجود" عینِ ذاتِ حق ہے مخلوقات کی طرف نسبت پاتا ہے تو حادث معلوم ہوتا ہے ۔ اور وجودِ بالعرض کہلاتا ہے۔ وَ لَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَالصَّابِرِينَ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۲۲)
سوال یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے مخلوقات کو جان کر پیدا کیا یا پیدا کر کے جانا؟ پیدا کر کے جانا تو پہلے جہل لازم آئیگا۔ اُسکا علم تو قدیم ہے۔ علمِ الٰہی سے سوانہ زیادہ۔ اس لئے پیدا کرنے سے پہلے ہی اللہ ہر چیز کی صلاحیتوں کو جانتا تھا۔ یہی حقائقِ اشیاء جنہیں اللہ تعالیٰ نے جانا "اعیانِ ثابتہ" کہلاتی ہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۳)
کُنْ کا حکم اعیان کو ہوا ۔ کُنْ کے بعد مخلوقات پیدا ہوئے۔ لہٰذا
اعیانِ ثابتہ ذاتِ الٰہی و مرتبۂ داخلی کے اندر ہیں اور مخلوق نہیں ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۲۱)
شیخ (محی الدین ابن عربی) کے پاس وجود اور ثبوت میں فرق ہے ہم جسے "وجودِ علمی" کہتے ہیں ، شیخ اُسے "ثبوت" کہتے ہیں ۔ چونکہ عینِ ثابتہ کو وجود کی بونمک نہیں لگی ہے اس لئے شیخ اس کو وجودِ علمی بھی نہیں کہتے بلکہ اس کے لئے ایک نیا لفظ "ثبوت" استعمال کرتے ہیں۔
ایک مکتبِ خیال یہ ہے کہ جزئی ہی پائی جاتی ہے ۔ کلّی انتزاعی چیز ہے ۔ جزئیات کو دیکھ کر کلّی کا انتزاع کرتے ہیں اس لئے عینِ ثابتہ جزئی ہے۔
دوسرا مکتبِ خیال کہتا ہے کہ کلّی ہی پائی جاتی ہے ۔ جزئی انتزاعی ہوتی ہے۔ خیالی چیز نہیں پائی جاتی ، حقیقی چیز ہی پائی جاتی ہے۔ زید ، بکر ، عمر دیکھنے کی چیزیں ہیں ۔ ان سب میں انسانیت جو مشترک ہے وہی حقیقی ہے۔ اس لئے انسانیت ہی پائی جاتی ہے۔ اس طرح عینِ ثابتہ کلّی ہے۔
تیسرا مکتبِ خیال یہ ہے کہ ایک حیثیت سے کلّی ہے اور ایک حیثیت سے جزئی ۔ عینِ ثابتہ جزئی ہے مگر اس میں یہ قابلیت ہے کہ اُس سے بہت سی چیزیں انتزاع کر سکتے ہیں۔ ہر انتزاع کے ساتھ ایک خاص بات سمجھ میں آتی ہے اصل میں ایک ذات ہے جو ناقابلِ تکثّر ہے
اب اس کی بعض حالتوں کو دیکھ کر اُس کی چند خصوصیتیں سمجھ میں آئیں ۔ ہر خصوصیت کے ساتھ ایک ایک عینِ ثابتہ ہے اس طرح ذات کلّی ہوئی اور مختلف اعیانِ ثابتہ اس کے جزئیات ہیں اور ان سب کا منشا و منتزع عنہ وہی ذاتِ واحد ہے۔ لیکن پھر ہر عینِ ثابتہ کی اپنی خصوصیات بھی ہوتی ہیں ۔ یہ تمام خصوصیات اُس کی جزئیات ہیں اور خود عینِ ثابتہ ان خصوصیات کا منشا و منتزع عنہ ہونے کے اعتبار سے کلّی ہے۔ عینِ ثابتہ کو جیسے جیسے تعین عارض ہوتا جائے گا ، ویسے ہی ویسے خصوصیات جو اُس کی جزئیات ہیں نمایاں ہوتی جائیں گی ۔ جیسے کہ زید خود ایک کلّی ہے اب اُس سے زید کا بیٹھنا ، ہونا ، کھڑا ہونا سب کچھ سمجھ میں آتا رہتا ہے۔ یہ انتزاعات زید کی جزئیات ہیں ۔ حالانکہ اس سے اوپر کے درجے میں خود زید کسی بڑی کلّی سے منتزع اور اس کی جزئیات میں سے ہے۔ لہٰذا اعیانِ ثابتہ اپنے تعینات کے اعتبار سے کلّی ہے اور اپنی ذات کے اعتبار سے جزئی ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۱۲)
تمام حقائقِ الٰہیہ کا جامع اسم 'اسمِ اللہ' یا مرتبۂ الوہیت ہے اس کا عبد یا مربوب 'حقیقتِ جامعۂ ممکنات یا عینِ محمدیؐ یا عین الاعیان یا معلومِ اعظم' ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۲۵)
حقیقتِ محمدیؐ میں زید ، بکر ، عمرو یہ سب جزئیات ہیں ۔ انسان ، حیوان ، جسم یہ سب کلّیات ہیں۔ اسی طرح اعیانِ ثابتہ کا بھی حال ہے کہ بعض ان میں جزویِ حقیقی ہیں اور بعض کلّی۔ کلّیات
میں بھی بعض چھوٹی کلّی ہوتی ہے اور بعض بڑی ۔ مثلاً انسان چھوٹی کلّی ہے اور حیوان بڑی کلّی ۔ اعیانِ ثابتہ میں بھی بعض چھوٹی کلّی ہیں اور بعض بڑی کلّی۔ سب سے بڑی کلّی کو ہم عین الاعیان کہیں گے ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۱)
یہ یاد رکھو ! اللہ تعالیٰ ہر چیز کو ایک دوسرے سے ممتاز طور پر جانتا ہے۔ ہاتھی کو ہاتھی جانتا ہے ، گھوڑے کو گھوڑا ، کافر کو کافر ، مسلمان کو مسلمان ، جیسی چیز ہوگی ویسے ہی جانے گا۔ جزئی و شخصی کو جزئی اور شخصی جانے گا ، کلّی کو کلّی ، عام کو عام ، خاص کو خاص۔
عام کی حقیقت میں بہت سے خاص کی گنجائش ہے۔ دہائی میں کئی اکائیوں کی گنجائش ہے۔ سینکڑے میں کئی دہائیوں کی اور ہزار میں کئی سو کی۔ جو سب سے زیادہ عام عینِ ثابتہ ہو گا اس میں سارے عالم کی گنجائش ہو گی ۔ ہم اس کو "عین الاعیان" کہتے ہیں ۔ (صدائے معرفت حق ص ۵)
عینِ ثابتۂ محمدیؐ کو جو پھیلاؤ نصیب ہے وہ اور کسی کو نہیں۔ عین الاعیان یعنی عینِ ثابتۂ محمدیؐ باعتبارِ ذاتِ خداوندی کے جزئی ہے لیکن اُسے جیسے جیسے تعین عارض ہوتا گیا ایک نیا عینِ ثابتہ پیدا ہوا۔ اسی طرح سینکڑوں جزئیات پیدا ہوئیں۔ اس لحاظ سے عینِ ثابتۂ محمدیؐ کلّی بھی ہے۔ ذاتِ الٰہی سے ہمیشہ عام تجلّی آئیگی پھر خاص ہوگی پھر اُس سے خاص ہوگی پھر اُس سے بھی خاص ہوگی حتیٰ کہ ہر آن ایک خاص چیز آئیگی یہ تمام چیزیں اور جزئیات اُسی
عین الاعیان سے پیدا ہوئیں ۔ عین الاعیان دوسرے تمام اعیان کو سمیٹ لیتا ہے ۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۵-۶)
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عین الاعیان گو تمام اعیان کو شامل ہے مگر وہ فی حد ذاتہ جزئیِ حقیقی ہے ۔ اس پر اور غور کرو تو معلوم ہوگا کہ عین الاعیان کے دو تشخص ہیں : (۱) ایک تشخصِ ذاتی کہ اس کی ذات ایک ہے (۲) دوسرا تشخصِ عارضی باعتبارِ اعیانِ ثابتہ کے اس کو جو کلیت عارض ہوتی ہے وہ تمام اعیان کا لحاظ کرتے ہوئے ہے۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ جب تک عینِ ثابتہ پر اللہ تعالیٰ کے اسماء و صفات کی تجلی نہ ہوگی عینِ ثابتہ موجود نہ ہوگا۔ پس اعیانِ ثابتۂ جزئی پر تجلیِ اسماءِ الٰہی جزوی طور پر توجہ فرما ہوگی۔ پس ایک عین پر جو تجلی ہے وہ دوسرے عین پر ہرگز نہیں ہوتی ورنہ دو عین کے دو جدا جدا ظہور نہ ہونگے ۔
اب رہا عین الاعیان جو تمام اعیان کو شامل اور اُن کو حاوی ہے اُس پر جو تجلی ہوگی وہ تمام تجلیات کو حاوی ہوگی ۔ اسی کو "شانِ الوہیت" کہتے ہیں ۔ ان صوفیہ کے پاس تجلی کو "ربّ" اور عینِ ثابتہ کو "مربوب" کہتے ہیں ۔ جو تجلی عین الاعیان پر پرتو افگن ہے اُس کو "ربّ الارباب" اور تجلیِ اعظم کہتے ہیں ۔ اور عین الاعیان کو "عبد اللہ" یا "مربوبِ اعظم" کہتے ہیں۔ ہمارے خیال میں عین الاعیان اور عبد اللہ ہی حقیقتِ محمدیؐ ہے۔
اور اللہ جو رب الارباب ہے تجلی اعظم ہے۔ مستجمع جمیع صفات کمالیہ ہے۔ حقیقتِ محمدی پر تجلی فرماتا ہے۔ عین الاعیان تو نظر نہیں آتا کیونکہ لَمْ يَشَمَّ رَائِحَةَ الْوُجُودِ یعنی عین کو وجود کی ہوا تک نہیں لگی، ان دونوں کے ملنے سے موجودِ خارجی اعظم جامعۂ وجود پہنتا ہے۔ اس واسطے بعض حضرات اس مرکب کو حقیقتِ محمدی کہتے ہیں۔ ان کی نظر دینے والے پر ہے لینے والے پر نہیں۔ ان کو اس حدیث پر توجہ کرنے کی ضرورت ہے اِنَّمَا اَنَا قَاسِمٌ وَاللهُ يُعْطِی (متفق علیہ) ”حق تو یہ ہے کہ میں تقسیم کرنے والا ہوں اور اللہ دیتا ہے“ لینے والے اور دینے والے میں امتیاز نہ کرنا درست نہیں۔ خلاصہ یہ ہے کہ حقیقتِ محمدی لینے والا عبد اللہ ہے اور دینے والا اللہ ہے (حکمت اسلامیہ ص ۱۲-۱۴)
واضح ہو کہ لفظ اللہ کو دو جگہ استعمال کرتے ہیں۔ ایک مرتبہ ذاتِ حق، دوم مرتبہ الوہیت جو جمیع صفاتِ کمالیہ مؤثرہ کا اجمال ہے۔
مرتبہ ذاتِ حق، عین وجود ہے، اجمال ہے، مایہ الموجودیت ہے۔ اس کے مقابل کوئی شی نہیں اگر کوئی مفہوم اس کے مقابل ہے تو وہ عدم ہے جو موجود نہیں ہو سکتا۔ پس ذات کے معنی کے لحاظ سے نہ اللہ کے کوئی مقابل ہے، نہ اس کا کوئی مظہر ہے۔
مرتبہ الوہیت جو مستجمع جمیع صفاتِ کمالیہ ہے اس کے لحاظ سے
اللہ کے مقابل عبد اللہ ہے۔ الوہیت میں تاثیر اور فعلیت ہے تو عبودیت میں تاثر پذیری اور انفعال۔ الوہیت میں استغناء ہے تو عبودیت میں احتیاج و افتقار۔
ہر چند کہ ہر ممکن اپنی ذات و حقیقت کے لحاظ سے کچھ بھی وجود نہیں رکھتا ہے اس کا وجود ذاتی نہیں، بالعرض ہے۔ ممکن اپنی موجودیت کے زمانے میں بھی اپنے عدمِ ذاتی سے کبھی باہر نہیں نکلتا۔ چودھویں رات کا چاند جب خوب تاباں و درخشاں ہو پھر بھی اپنی ذات و حقیقت کے لحاظ سے کالا ہے نور عاریہ ہے یعنے اس کے لئے ظلمت ذاتی ہے العَبْدُ وَمَا مَلَكَتْ يَدَاهُ لِمَوْلَاهُ۔ تاہم عبداللہ وہ ہے جس میں تمام کمالاتِ الٰہیہ تابان و نمایاں ہوں۔ جس آئینہ پر ذاتی نقش و نگار نہ ہو، کوئی داغ دھبہ نہ ہو، خود نظر نہ آئے وہ بیشک خورشیدِ جہاں تاب کو دکھا سکتا ہے۔ جو کچھ نہ رکھے وہ سب کچھ کا مالک ہو جاتا ہے۔ سب اس کو غنی سمجھتے ہیں اور وہ اپنے آپ کو سراپا احتیاج سمجھتا ہے۔ یہ علم صحیح ہی اُس کو خلیفۃ اللہ بنا دیتا ہے۔
حضرت نے اعیانِ ثابتہ و مخلوقات اور عینِ ثابتۂ اعظم یا عینِ محمدی یا عین الاعیان کو ایک مثال کے ذریعہ المعارف حصہ چہارم میں اعیانِ ثمانیہ کے عنوان کے تحت عام فہم انداز میں اس طرح سمجھایا ہے: (المترتب)
”آفتابِ عالم تاب ساری دنیا کو اپنے نور سے درخشاں کر رہا ہے، سامنے ایک قد آدم آئینہ ہے۔ جلدی تو نہیں لگی ہے۔ بڑے آئینہ کے آگے بھی چھوٹے چھوٹے آئینے ہیں۔ آفتاب کا نور بڑے آئینہ پر اور بڑے آئینہ سے دوسرے آئینوں پر پڑتا ہے۔ چھوٹے آئینے بھی مختلف سائز کے ہیں بعض صاف روشن ہیں جو بڑے آئینے کے نور کو پوری درخشندگی کے ساتھ منعکس کرتے ہیں اور بعض ایسے ہیں کہ جو شخص اُن کے سامنے جاتا ہے کچھ اور ہی نظر آتا ہے۔ یہ چھوٹے آئینے کیا ہیں؟ ایک لافنگ گیلری ہے۔ کہ آدمی کسی میں چھوٹا اور موٹا نظر آتا ہے۔ اور کسی میں لمبا دبلا۔ کسی میں بایاں سیدھا اور سیدھا بایاں نظر آتا ہے۔ بعض میں جوں کی توں صورت نظر آتی ہے اور دیکھنے والے کی نظر کو اپنی چمک دمک سے خیرہ کرتی ہے۔ بعض میں نہایت بھیانک اور خوفناک چہرہ دکھائی دیتا ہے۔
سمجھے یہ کس کی مثال ہے؟ بلا تشبیہ آفتابِ عالمتاب سے خدا کا نور مراد ہے اللّٰهُ نُورُ السَّمٰوٰتِ وَالْاَرْضِ اور قد آدم آئینہ محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم۔ یہ چھوٹے آئینے اعیانِ ثابتہ ہیں، حقائقِ اشیاء ہیں، معلوماتِ الٰہیہ ہیں، طبائعِ جائزات ہیں۔ آفتابِ عالمتاب یا قد آدم آئینہ یعنی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے جو نورِ وجود پہنچتا ہے وہ ہر ایک سے منعکس ہو کر اس کی استعداد اور قابلیت کے مطابق دکھائی دیتا ہے۔
اللہ المعطی وانا القاسم کے بموجب اس قسم پر چھوٹے چھوٹے درست آئینے مسلمان اور اولیاء کرام کی مثال ہیں۔ اور دیگر آئینے جن سے مختلف اچھے برے اشکال نظر آتے ہیں وہ بے دینوں کی مثال ہے۔ قُلْ كُلٌّ يَعْمَلُ عَلَى شَاكِلَتِهِ وَرَبُّكَ أَعْلَمُ بِمَنْ هُوَ أَهْدَى سَبِيلًا۔ آفتابِ عالمتاب کی نور بخشی میں کس کو کلام ہے، نورِ وجودِ الٰہی سے کسے انکار ہے۔ مرآتِ جمالِ لایزال یعنی محمد عربی صلی اللہ علیہ وسلم کے اچھے ہونے میں کسی مسلمان کو اختلاف نہیں۔ خیر و شر اضافی اعیانِ ثابتہ کے مظاہر اُن کی استعداد کو بتلاتے ہیں۔ بھلائی بُرائی کا نظر آنا اعیانِ ثابتہ کی طرف منسوب ہو گا نہ کہ خدا یا رسول کی طرف۔ کیونکہ وجودِ حقیقی یعنی خدائے تعالیٰ سے جو نور ظاہر ہو رہا ہے وہ خیر محض ہے۔ آئینۂ نورِ الٰہی سے جو کچھ نمایاں ہو گا وہ بھی خیر ہو گا۔ مگر بالعرض۔ اس مثال کو دیکھو اور غور کرو تم کو اس سے سیدھا راستہ ملے گا۔ تمہاری آنکھیں ٹھنڈی ہونگی۔ تمہارا دل روشن ہو جائیگا۔ (المعارف حصہ چہارم ص ۱ تا ۴)
بعض آیتیں ایسی ہیں جن سے خدائے تعالیٰ کے لئے ایسے الفاظ استعمال کئے گئے ہیں جو مخلوقات کے لئے مستعمل ہوتے ہیں حالانکہ اسلامی تعلیم کا راز توحید اور تنزیہ حق تعالیٰ ہے لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ ایسی آیتوں کو آیاتِ متشابہات کہتے ہیں۔ ان آیتوں کے متعلق علماء کے مختلف مذاہب ہیں۔
۱- متوقفین - توقف کرنے والے۔ ان کا مذہب یہ ہے کہ
آیت کے لفظی معنی ہم کو معلوم ہیں۔ ہم مرادِ خدائے تعالیٰ پر ایمان لاتے ہیں۔ ان میں بھی دو قسم کے حضرات ہیں۔
(الف) جو ترجمہ بھی نہیں کرتے۔ ید کا معنی ہاتھ نہیں کرتے صرف ید ہی کہتے ہیں۔
(ب) جو ترجمہ تو کرتے ہیں مگر وہ کیسا ہے، تشریح نہیں کرتے اس کی مراد اللہ پر چھوڑتے ہیں۔
۲- منزھین بعد الاثبات - ان کا مذہب یہ ہے کہ يَدُ اللهِ فَوْقَ اَيْدِيْهِمْ سے خدائے تعالیٰ کا ید یعنی ہاتھ ثابت ہے مگر اس کا ہاتھ ہمارے ہاتھ کے مانند نہیں۔ اسی طرح ہر ایک چیز جو قرآن شریف میں مذکور ہے خدائے تعالیٰ کے لئے ثابت ہے، مگر وہ مثل مخلوق کے نہیں۔
۳- ایک اور مذہب اس کے قریب قریب ہے کہ ید سے ایک صفتِ خاص مراد ہے۔ جو قدرت کے علاوہ ہے۔ اسی طرح اور تمام الفاظ مثلاً رجل وغیرہ۔
۴- ماوّلین - ان کے مذہب میں محاورۂ عربی کے مطابق معنی مراد مجازی لئے جاتے ہیں۔ مثلاً اِنَّ اللهَ عَلَى الْعَرْشِ اسْتَوٰى تخت نشینی سے مراد حکومت، اقتدارِ اعلیٰ و سلطنت ہے۔ (حکمت اسلامیہ ص ۲۸)
کرسی خداوندی سے مراد حکومتِ خاصہ یا جزوی حکومت مراد ہے۔ اسی طرح وجہ اور چہرے کے معنی بھی لئے جاتے ہیں مثلاً ہم
کہتے ہیں میرے سامنے تمہارے والد کا منہ ہے یعنی تمہارے والد کی رضامندی اور خوشنودی یا ان کی خاطر مقصود ہے اس طرح عربی محاورے کے مطابق ”وجہ“ کے لفظ سے ذاتِ خداوندی یا رضامندیِ الٰہی مراد لی جاتی ہے۔ (قریب عرفان ص )
یَدُ اللهِ سے مراد یدِ رسول ہے کیونکہ وہ خلیفہ اور مامور من اللہ ہے خلیفہ کا فعل مستخلف عنہ کی طرف رجوع ہوتا ہے۔ رجلِ الرحمن کے جہنم میں رکھنے اور اس کے قَطْ قَطْ کرنے سے مراد رحمت کا غضب پر غلبہ ہے۔ جس طرح کہتے ہیں کہ فلاں کی سلطنت نے فلاں کی سلطنت کو پامال کر دیا یعنی مغلوب کر دیا۔
اس مقام میں ایک قاعدہ کلیہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کے لئے جو الفاظ استعمال کئے گئے ہیں وہ با اعتبارِ نتیجۂ غرض و غایت کے ہیں مثلاً اَللّٰهُ يَسْتَهْزِئُ بِهِمْ یعنی اللہ بھی ان سے ٹھٹھا کرتا ہے۔ یعنی اُن کے ٹھٹھا کرنے کے بدلے میں ان کو عذاب کرتا ہے۔ اور اس کو مشاکلہ کہتے ہیں۔ (حکمت اسلامیہ ص ۲۸)
وَمَكَرُوا وَمَكَرَ اللهُ وَاللَّهُ خَيْرُ الْمَاكِرِينَ۔ میں مشاکلہ ہے۔ انہوں نے مکر کیا اور اللہ اُن کے مکر کی سزا دیتا ہے اور اللہ تو سب سے بہترین بدلہ دینے والا ہے۔ اسی طرح اِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا وَّأَكِيدُ كَيْدًا کے معنے یہ ہیں کہ وہ مکر کرتے ہیں اور ہم ان کے مکر کی سزا دیتے ہیں۔ اس میں بھی مشاکلہ اور مجازی معنی ہیں۔ (مقدمہ تفسیر صدیقی ص ۴)
۵- متصوفہ - ان کا مذہب یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ اپنی ذاتِ مقدسہ کے لحاظ سے صفاتِ مخلوقات سے پاک ہے۔ مگر عالمِ مثال میں جہاں معانی متصوّر ہوتے ہیں، اِسی قسم کی تجلی ہوتی ہے جو ہمارے لحاظ سے متصوّر معلوم ہوتی ہے۔ اور اس کی حقیقت پر اس تصور سے کوئی اثر نہیں پڑتا۔ جیسے ایک حقیقی معنی کو سینکڑوں مجازات میں بیان کرتے ہیں، تمثیل کے تجسّم سے ممثّل لہ کے تجرید پر کوئی نقصان عائد نہیں ہوتا۔ (حکمت اسلامیہ ص ۲۸)
خدائے تعالیٰ عرش پر براج رہا ہے اس کو مختلف عالم میں تم کیا دیکھتے ہو؟ ہر عالم کے اقتضاء کے مطابق خدائے تعالیٰ کا عرش پر براجنا صورت لیتا ہے۔
کیا تم اس عالم میں بھی دیکھتے ہو کہ اللہ تعالیٰ عرش پر براج رہا ہے؟ عرش یعنی تخت سے مراد اقتدارِ اعلیٰ ہے۔ اب یہ اقتدارِ اعلیٰ عالمِ شہادت میں بھی مختلف صورتوں میں ظاہر ہو رہا ہے۔ ایک آدمی نے ایک جواہر نگار سنہری تخت دیکھا اس کے اوپر اللہ تعالیٰ کی تجلی ہو رہی ہے۔ ایک آدمی نے دیکھا کہ سیلاب آیا ہے اور کشمیر کو تباہ کر دیا۔ اس کے معنی یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے اقتدارِ اعلیٰ نے ایسا کیا۔ یہ عرش پر براجنے کی ایک صورت ہے۔ ویسے تو دنیا کے تمام واقعات عرش پر براجنے (یعنی اقتدارِ اعلیٰ) ہی کی صورتیں ہیں لیکن کسی غیر معمولی واقعہ اور حالت کو دیکھ کر ذہن اس طرف متوجہ
ہو جاتا ہے۔ آپ اللہ کے اقتدارِ اعلیٰ کو ہمیشہ کسی نہ کسی صورت ہی میں دیکھ سکتے ہیں۔ اقتدارِ اعلیٰ ایک کلی چیز ہے اور ہر صورت اس کا ایک تعیّن جزئی ہے۔ عالمِ شہادت میں یہ جو کچھ ہو رہا ہے اللہ عرش پر براج کر ہی کر رہا ہے۔ یہاں کا عرش پر براجنا ایسا ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۹-۳۰)
میں قرآن کے ہر ہر لفظ پر ایمان رکھتا ہوں اس لحاظ سے میرے پاس عرش کے معنی عرش، کرسی کے معنی کرسی، قلم کے معنی قلم، ن کے معنی نون، میزان کے معنی میزان۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے وَالَّذِينَ جَاهَدُوا فِينَا لَنَهْدِيَنَّهُمْ سُبُلَنَا فرمایا ہے لہٰذا غور کرتا ہوں تو اُن میں سے ہر ایک کے مختلف مصادیق ہیں۔ عرش سے مراد اقتدارِ اعلیٰ ہے۔ کرسی سے مراد اقتدارِ جزئی۔ قلم سے مراد موثر ہے۔ لوح سے مراد متاثر ہے۔ ن کے معنی دوات ہیں۔ اس سے بھی مراد متاثر ہے۔ میزان سے مراد عدل و توازن ہے۔ مگر اس سے مراد میں میری عقل کو دخل ہونے کی وجہ سے جتنا یقین ان قرآنی الفاظ پر ہے اتنا یقین ان مصادیق پر نہیں۔ لہٰذا میں اس کے ساتھ اٰمَنْتُ بِمُرَادِ اللهِ بھی کہتا ہوں۔
میرے پاس ہر آن اللہ عرش پر ہے۔ عالمِ شہادت میں بھی اللہ عرش پر ہے۔ چونکہ ”اللہ عرش پر بیٹھا ہے“ اللہ نے فرمایا ہے
اس لئے اس پر میرا ایمان ہے۔ لیکن اس کا مطلب جو میں سمجھا ہوں یعنی ”اقتدارِ اعلیٰ“ تو اس کا مجھے بھی یقین ہے۔ اللہ صاحبِ اقتدارِ اعلیٰ ہے ہی عرش پر مستوی ہونے کا مطلب ہے پھر اگر اس کے علاوہ اور بھی کچھ اللہ نے مراد لی ہو تو اُس پر بھی میرا ایمان ہے۔ میں اپنی سمجھ سے اتنا سمجھا ہوں اور بھی سمجھائے تو سمجھنے کو تیار ہوں۔ کیا ضروری ہے کہ عرش کا مطلب جو ہم نے لیا ہے، وہی اللہ کی بھی مراد ہو۔ ممکن ہے کچھ اور بھی مراد ہو۔ جس کا مجھے علم نہیں۔
علم کا بھی مزا لیتا ہوں، بے علمی کا بھی۔ بے علمی میں کیا مزا آیا! بندگی آئی۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۳۲-۳۳)
یہ خوب یاد رکھو کہ عقل سے جو کچھ سمجھ میں آئے سمجھو۔ جو کچھ کشف میں نظر آئے دیکھو۔ مگر ہماری عقل اور ہمارا کشف دونوں غیر قطعی ہیں۔ ہمیشہ ”آمَنَّا بِمُرَادِ اللهِ“ کو اپنے پیشِ نظر رکھو۔ وحیِ الٰہی کو نہ اپنی عقل سے محدود کرو نہ اپنے کشف میں۔ یہ اجمالی علم اور ایمان بوحی الٰہی سرِ انگیختگی بڑھاتا ہی رکھے گا۔ تم گردن جھکائے چلے ہی چلو اور سُبْحَانَكَ لَا عِلْمَ لَنَا إِلَّا مَا عَلَّمْتَنَا اور أَنْتَ وَرَاءَ الْوَرَاءِ ثُمَّ وَرَاءَ الْوَرَاءِ ثُمَّ وَرَاءَ الْوَرَاءِ کو وردِ زبان رکھو۔ (حکمت اسلامیہ ص ۲۸-۲۹)
(اس کو سمجھنے کے لئے ان تجسّمات پر غور کرو)
”خوش ذائقگی“ ایک معنیٰ ہے لیکن یہ جب کبھی پائی جائے گی
کسی نہ کسی شکل میں پائی جائیگی۔ جیسے لیموں یا شکر میں۔ اصل میں شکر یا لیموں جیسی شئے کے ساتھ روح مَس کرتی ہے تو ایک کیفیت پیدا ہوتی ہے۔ وہ کیفیت کہاں پیدا ہوئی؟ مجھ میں پیدا ہوئی۔ زبان ایک مادی چیز ہے اس کو کھٹا اور میٹھا کہاں محسوس ہوتا ہے۔ یہ تمام ذائقے ”میں محسوس کرتا ہوں اُس کا علم میری ذات کو ہو رہا ہے۔ آپ نے عطر سونگھا۔ آپ کی ناک کیا سونگھے گی، عطر سے آپ کی روح نے مَس کیا تو اُس میں ایک خاص کیفیت پیدا ہوئی اُس کا نام خوشبو ہے۔
آپ مجھے دیکھ رہے ہیں۔ اگرچہ میں شخصی ہوں۔ میری ذات ایک ہی ہے مگر میں آپ کے پاس بھی ہوں، آپ کے پاس بھی۔ تو معلوم ہوا کہ میں مثالی شکل کے ساتھ ہر جگہ نظر آیا۔ دراصل کسی نے مجھے کہاں دیکھا، میری مثالی شکل دیکھی۔ عالمِ مثال، عالمِ شہادت سے وسیع تر ہے۔ جب تک عالمِ مثال میں صورت نہ ہو لے کوئی چیز عالمِ شہادت میں آئیگی کیسے؟ جن میں روحانی قوت ہوتی ہے ان کی یہ مثالی شکلیں بھی کام کرتی ہیں۔ عزرائیل عالمِ شہادت میں کئی مقامات پر کئی صورتیں لے کر جاتے ہیں۔ بعض اولیاء اللہ ایک ہی زمانے میں پچاس شکلیں لے کر متاثر کر سکتے ہیں۔ انہیں اُن پچاسوں
اشکال کا علم بھی رہتا ہے ان میں ایک قسم کی کلیت آ جاتی ہے یہ علم اجمالی رہتا ہے۔ تفصیلی علم کے لئے اُس کی طرف متوجہ ہونا پڑتا ہے۔ جیسے سر کے بال یکبارگی کھینچے جائیں تو ہر ہر بال کا درد محسوس ہوتا ہے۔ یہ اجمالی اور کلی علم ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۱-۲۳)
آپ آنکھوں سے جو دیکھ رہے ہیں کانوں سے جو سن رہے ہیں یہ سب خدائے تعالیٰ کی تجلیات ہیں۔ یاد رکھو! خدائے تعالیٰ کی تجلی ہمیشہ تشبیہ میں ہوگی۔ کیونکہ تنزیہِ ذات میں دوئی کی گنجائش ہی نہیں تو اسے دیکھنے والا کہاں سما سکتا ہے؟ یہ بات بھی یاد رکھو کہ جو چیز بھی اوپر کے عوالم سے ہو کر عالمِ شہادت میں آئے گی۔ اس عالم کے آثار کے ساتھ آئے گی۔ اسی طرح دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، خدائے تعالیٰ کی تجلیات ہی کا ظہور ہے۔ ”میں یہاں ہوں“ آپ نے مجھے دیکھا۔ وہ کیا چیز ہے جس پر آپ کی نظر ٹھہری؟ آپ کی نظر ”سے“ یعنی وجود پر ٹھہری اور وجود بالذات تو اللہ ہی کا ہے۔ اللہ کی ایک صفت هُوَ الظَّاهِرُ بھی ہے۔ جو اللہ کو ظاہر نہ سمجھے اُس کے ایمان میں نقص ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۳)
اب ہم وجود کی ایک اور تقسیم کی طرف توجہ کرتے ہیں جس کے نہ جاننے کی وجہ سے اختلافِ عظیم برپا ہوتا ہے۔
اکثر لوگ باہم اختلاف کرتے ہیں۔ ایک شخص ایک قسم کا وجود مانتا ہے اور دوسرا دوسری قسم کا۔ کسی قسم کا وجود نہ ماننا تو صریح انکار ہے۔ مگر جب تک محال ثابت نہ کیا جائے ادنیٰ قسم کا وجود اعلیٰ قسم کا وجود فرض کرنا یا ماننا تعدی ہے، ناانصافی ہے۔
وجود کی کئی قسمیں ہیں (۱) وجودِ خارجی (یا عینی یا شہادی یا ذاتی) (۲) وجودِ حسی (۳) وجودِ خیالی (۴) وجودِ مثالی (۵) وجودِ عقلی (۶) وجودِ تشبیہی (۷) وجودِ مجازی یا مجازِ مرسل۔
وہ وجود جو ہمارے سمجھنے، خیال کرنے اور ہمارے علم پر موقوف نہیں، ہمارے علم سے خارج کہلاتا ہے۔ ہمارے اعتبار سے قطع نظر بھی ہے۔ ایسا وجود ”وجودِ خارجی“ جیسے زید خارج میں ہے۔ نہ کسی کے موجود ماننے سے موجود ہوتا ہے اور نہ کسی کے نہ سمجھنے سے معدوم ہوتا ہے۔
اشیاء کا وجودِ خارجی ضرور ہے، یعنی ہمارے علم سے باہر کوئی چیز ضرور ہے اب اُس کی خارجیت کو مادّہ قائم رکھے یا موجودِ حقیقی سے ہماری روح پر علم فائز کیا جا رہا ہو۔ بہرحال قطع نظر ہمارے علم کے ایک شئے ضرور ہے ورنہ سفسطائی کا مذہب ہو جائیگا۔
وجودِ خارجی بھی دو قسم پر ہے (۱) وجود بالذات (۲) وجود بالعرض۔
وجود بالذات: جو ذاتِ شئے سے ناشی و منتزع ہو، یا عینِ ذات ہو، اور غیر سے حاصل و مستفاد نہ ہو۔ ایسا وجود ذاتِ واجب میں منحصر ہے۔
وجود بالعرض: جو غیر سے مستفاد ہو۔ ممکنات کا وجود، وجود بالعرض ہوتا ہے۔ وجود بالذات کی نظیر نورِ شمس سے ہے۔ کہ ذاتِ واجبہ سے منتشی و پیدا ہے۔ وجود بالعرض کی نظیر نورِ قمر ہے کہ اصل میں وہ نورِ شمس ہی ہے جو قمر پر پڑ کر منعکس ہوتا ہے، نورِ قمر کہلاتا ہے۔ غور کر کے دیکھو کہ قمر اپنی کامل روشنی اور بدر ہونے کی حالت میں بھی اپنے بالذات و تاریک و مظلم ہونے سے نہیں نکلتا۔ اسی طرح ممکنات بھی اپنے حالِ وجود میں عدمِ ذاتی سے نہیں نکلتے۔ (حکمت اسلامیہ ص ۲۶-۲۹)
(بالذات بالعرض کو حضرت نے اپنے رسالہ ”صدائے معرفتِ حق“ میں اس طرح سمجھایا ہے، المترتب)
صاحبو! مدرسے کے ایک حجرہ میں چند طالب علم ہیں۔ ایک بچہ دوسرے بچہ پر آ گرا۔ وہ بگڑ کر کہنے لگا: تم مجھ پر کیوں آن گر پڑے؟ وہ کہنے لگا، میں خود سے نہیں گرا، دوسرا بچہ مجھ پر آ گرا ہے۔ اب جس سے پوچھتا ہے وہ یہی کہتا ہے کہ میں خود سے نہیں گرا، دوسرے نے دھکا دیا۔ وہ بچہ جس پر دوسرا بچہ گرا تھا بگڑ جاتا ہے اور ہرگز نہیں مانتا اور کہتا ہے کہ شرارت کی ابتدا، جب تک کسی نے نہ کی ہو، جب تک کسی نے پہل نہ کی ہو، یہ سلسلہ چل نہیں سکتا۔ سمجھے! یہ بچہ کیا کہہ رہا ہے؟ وہ کہہ رہا ہے
جب تک ابتدائً کوئی دھکا دینے والا نہ ہو دھکا دینے کی صورت ہی پیدا نہیں ہوتی۔ یا دوسرے الفاظ میں جب تک بالذات نہ ہو بالعرض ممکن نہیں۔
صاحبو! تھوڑی دیر کے لئے اس بات پر غور کرو کہ گھر کا ایک بڑا ہوتا ہے، ریاست کا ایک بادشاہ ہوتا ہے۔ حکومت کا ایک صدر ہوتا ہے، مدرسہ کا ایک پرنسپل یا ہیڈ ماسٹر ہوتا ہے۔ بے سرنا حکومت اور بے نظام سلطنت چل ہی نہیں سکتی۔ گھر میں مختلف کمرے ہوتے ہیں، اور مختلف اغراض و مقاصد میں استعمال کئے جاتے ہیں۔ کیا گھر کا کوئی نظام اور اس کا انجینئر نہیں ہوتا؟ یہ سب نا تجربہ کاروں کی باتیں ہیں۔ صاحبِ عقل تسلیم کرتا ہے کہ انتظام بغیر منتظم کے ممکن نہیں۔ میں آپ سے پوچھتا ہوں، سیارے حرکت کرتے ہیں تو ان کا بھی ایک نظام ہے۔ چاہیں آپ نظامِ شمسی کہیں یا بطلیموسی۔ یا فثاغورثی۔ وقت پر آفتاب نکلتا ہے۔ سورج گہن لگتا ہے تو اپنے وقت پر، چاند گہن لگتا ہے تو اپنے وقت پر۔ کبھی اس کا خلاف ممکن نہیں۔ کیا اس تمام عالم کا منظم حالت میں رکھنے والا کوئی ہے یا نہیں؟ ہم نے ابھی ثابت کیا ہے کہ کوئی بچہ قبول نہیں کر سکتا کہ کوئی بالفرض حرکت بغیر اصلی محرک کے ہو سکتی ہے۔ بغیر محرک کے عالم کا ایک باقاعدہ منظم طور سے حرکت کرنا ناممکن ہے۔ وہ محرک کون ہے؟ تم اللہ کہو یا گاڈ کہو جس نام سے پکارو، اس کا جو نام رکھو وہ ہے اور یقیناً ہے وہی حق ہے اور اس کا ماننا حق۔ (صدائے معرفت حق ص ۱-۲)
یاد رکھو بغیر علت العلل کے کوئی معلول پیدا نہیں ہو سکتا اور دنیا میں کوئی شئے بغیر سبب الاسباب کے ظاہر نہیں ہو سکتی، عدم سے منصہ شہود پر نہیں آ سکتی (کلمہ طیبہ ص ۱۰)
وجود بالعرض کی بھی دو قسمیں ہیں۔ (۱) وجود لذاتہ (۲) وجود لغیرہ۔
وجود لذاتہ: جواہر کا وجود کہ بذاتِ خود قائم ہے جیسے زید کہ وہ بذاتِ خود قائم ہے۔ رنگ و بو کی طرح دوسرے کے قائم نہیں۔
وجود لغیرہ: اعراض کا وجود کہ دوسرے سے قائم ہوتا ہے۔ اس سے وابستہ رہتا ہے یعنی اعراض جواہر سے قائم رہتے ہیں۔
وجود بالذات لذاتہ واجب جل مجدہ میں منحصر ہے۔ وجود بالعرض لذاتہ جواہر کا وجود ہے۔ وجود بالعرض لغیرہ، اعراض کا وجود ہے۔ جیسے رنگ و بو۔ وجود بالعرض لغیرہ کی بھی دو قسمیں ہیں۔ (۱) انضمامی (۲) انتزاعی
وجود انضمامی: ایسی صفت کا وجود جو ذات سے خارج مگر اس سے وابستہ رہتی ہے۔ جیسے پھول میں رنگ و بو، دیوار پر سفیدی۔
وجود انتزاعی: ایسی صفت کا وجود جو ذات سے خارج خیال نہیں کی جا سکتی۔ عام اس سے کہ خود نفسِ ذات سے منتزع سمجھی جائے جیسے زید کھڑا ہے اور یہ غیر اضافی ہے یا دوسری اور شئے سے نسبت ہو۔ یا دوسری شئے کی طرف اضافت سے یہ صفت منتزع ہو۔ جیسے آسمان اوپر ہے۔ زمین نیچے ہے۔ زید بکر
کا بیٹا ہے اور یہ انتزاعی اضافی ہے۔
اس امر کا خیال رکھو کہ ادیبانہ طرزِ بیان اور ہوتا ہے اور منطقیانہ اور جذباتی لوگ اور ہوتے ہیں اور فلسفی اور جذباتی لوگ اور ادیب کمزور وجود کو حکمِ عدم میں سمجھ کر نفی کرتے ہیں۔ اور فلسفی دماغ کے لوگ یہ سمجھ کر کہ یہ لوگ وجود کی حقیقتہً نفی کر رہے ہیں اُن سے نزاع کرتے ہیں۔ پس جذباتی لوگ اور اُدباء وجودِ بالعرض کی وجودِ بالذات کے مقابلے میں، انتزاعیات کی جواہر کے مقابلے میں نفی کرتے ہیں۔ اور فلسفیانہ دماغ کے لوگ اُس کو حقائقِ اشیاء کا انکار سمجھتے ہیں، اور نزاع و اختلاف کا دروازہ کھل جاتا ہے۔
جب ہم کسی شئے کو دیکھتے یا احساس کرتے ہیں تو بذریعہ حواسِ ظاہری اس شئے کی صورت ایک قوّت و حاسّیہ باطنی میں جس کو حِسِّ مشترک کہتے ہیں جمع ہو کر ہم کو معلوم ہوتی ہے۔ میری مراد صورت سے یہاں شکل و ہیئت نہیں ہے بلکہ اِس مقام میں ہر معلوم کو صورت کہتے ہیں۔
حواس خمسہ ظاہری پانچ ہیں۔ (۱) بصر یا بینائی (دیکھنے کی قوّت) (۲) سمع یا شنوائی (سننے کی قوّت) (۳) شمّہ یا شامّہ (سونگھنے کی قوّت) (۴) ذوق یا ذائقہ یا مزہ (چکھنے کی قوّت) (۵) لمس یا لامسہ (چھونے کی قوّت)۔ پس ملموسات، مذوقات، مشمومات، مسموعات، مبصرات ان سب کی صورتیں ہیں۔
ان پانچوں قوّتوں سے صورتیں حِسِّ مشترک میں جمع ہوتی ہیں اور نفسِ ناطقہ یا ہماری روح اُن کا مطالعہ کرتی ہے۔ یہ یاد رکھو کہ جب تک ہم دیکھ رہے ہیں یا تو ان سب کو ہم حِسِّ مشترک ہی میں دیکھ رہے ہیں۔ اور یہ وجودِ حسی ہے۔ جہاں شئے مبصر سے نظر ہٹائی فوراً وہ صورت حِسِّ مشترک سے مٹ کر اس کے خزانۂ خیال میں چلی گئی۔
یہ ہم نے پہلے بیان کر دیا ہے کہ حواسِ خمسہ ظاہری سے تمام صورتیں حِسِّ مشترک میں جمع ہو کر نفسِ ناطقہ یعنی روحِ انسانی کو مدرک و معلوم ہوتی ہے۔ پھر جب وجودِ خارجی کی محاذات اور اُس کا مقابلہ باقی نہیں رہتا تو حواسِ خمسہ سے صورتیں حِسِّ مشترک سے اس کے خزانۂ خیال میں چلی جاتی ہیں۔ پھر جب اُن صورتوں کی طرف التفات کیا جائے جو پہلے حواس سے آئی تھیں اور خیال میں مخزون اور جمع تھیں تو وہ پھر حِسِّ مشترک میں آ کر مدرک ہوتی اور نظر آتی ہیں۔
مطالعہ صُوَر کا مقام تو حِسِّ مشترک ہی ہے مگر اگر حواسِ ظاہری سے حِسِّ مشترک میں یہ صُوَر آئے ہیں تو یہ وجودِ حسی ہے اور اگر خیال سے یہ صورتیں حِسِّ مشترک میں آکر نمودار ہوئی ہیں تو یہ وجودِ خیالی ہے۔
چونکہ حواسِ ظاہری اور باطنی میں سے حِسِّ مشترک و خیال کا ذکر آ گیا ہے لہٰذا حواسِ خمسہ باطنی کا بیان بھی بنغرضِ تکمیل کر دینا چاہتا ہوں تاکہ کامل فائدہ ہو۔
جب خارج سے صُوَر ذہن میں آتے ہیں تو ذہن ان کی تحلیل کرتا ہے۔ معانی کو الگ کرتا ہے اور صُوَرِ ظاہری کو الگ۔ صُوَرِ ظاہری کے مطالعہ کا مقام حِسِّ مشترک ہے اور اس کا خزانہ خیال۔ معانی اور انتزاعیات کے مطالعہ کا مقام وہم سے موسوم ہے۔ اور اُس کا خزانہ حافظہ۔ مثلاً ہم نے زید کو دیکھا تو اُس کو خوبصورت اور عالم پایا۔ اُس کی خوبصورتی حِسِّ مشترک میں نظر آئیگی اور اس کا علم وہم کے ذریعہ سے معلوم ہو گا۔ پھر جب علم و خوبصورتی کی طرف سے التفات ہٹا لیا جائے گا تو اُس کی صورتِ خوب خیال میں اور علم حافظہ میں چلا جائیگا۔ اور جب جب بھی دوبارہ التفات کیا جائیگا تو صورت خیال سے حِسِّ مشترک میں آئیگی اور انتزاعی معنی یعنی علم حافظہ سے ذہن و وہم میں آ کر معلوم ہو جائیگا۔
اب ایک اور قوّت رہ گئی ہے، جس کا کام ہے ملی ہوئی چیزوں کو جدا کرنا۔ جدا چیزوں کو ملانا۔ اس کا نام متخیلہ و مفکّرہ ہے۔ ایک شخص نے خیال کیا کہ ایک شخص کا تن آدمی کا اور سر ہاتھی کا ہے۔ اور وہ بہت بڑا عالم اور فصیح و بلیغ بھی ہے۔ یہ تمام کاروائی حضرتِ متخیلہ کی ہے۔ خیال میں سے انسان کے تن کو اُس کے سر سے اور ہاتھی کے تن کو اُس کے سر سے جدا کر کے لایا اور دونوں کو ملایا۔ اور حافظہ میں سے علم و فصاحت کے جو معنیٰ ہیں لا کر اس فیل تن میں رکھا اور اُس فیل تن کا ایک خاص نام ”گن پتی“ رکھا۔
حکماء قدیم نے ان قوّتوں کے لحاظ سے دماغ کی اس طرح تقسیم کی ہے۔
آج کل علمِ کاسۂ سر میں جس کو فرینالوجی (PHRENOLOGY) کہتے ہیں۔ ہر ایک قوّت کا مقام سر کا ایک جدا ہی حصہ ہے۔ مثلاً حساب کا جدا مقام ہے اور موسیقی کا جدا۔ یہ لوگ سر کے مختلف حصوں کے ابھار سے خاص خاص قوّتوں کو متعلق کرتے ہیں اور ان کو دیکھ کر، ٹٹول کر، ہاتھ لگا کر دکھلا دیتے ہیں کہ یہ شخص موسیقی میں اچھا ہو گا، یا حساب میں۔ غصیلہ ہے یا حلیم۔ اُس کا متخیلہ اچھا ہے یا حافظہ اور اس کو سمجھنے کے لئے چینی کا ایک سر بنایا ہے جس میں ہر قوّت کے مرکز و مقام کو دکھلایا گیا ہے۔
یہ بھی یاد رکھو کہ متخیلہ میں جو معانی، وہم و حافظہ سے اور جو صورتیں حِسِّ مشترک و خیال سے آتی ہیں ان سب کے لئے وجودِ خیالی تسلیم کیا جاتا اور مانا جاتا ہے۔
عالمِ مثال کا بیان آئندہ بھی آئے گا اور اس کے متعلق میرا ایک مستقل مضمون ”النور“ میں بھی شائع ہو چکا ہے تاہم بالاختصار تھوڑا سا بیان یہاں بھی کر دیا جاتا ہے۔
متخیلہ میں جس طرح عالمِ خارجی سے صورتیں آتی ہیں، اسی طرح عالمِ مثال سے بھی آتی ہیں۔ عالمِ مثال سے جو صورتیں آتی ہیں اُن کو خیالِ منفصل
یا خیالِ مقید کہتے ہیں۔ اور تصرفِ متخیلہ سے صُوَرِ خیال و معانیِ مخزون بہ حافظہ کے باہم ملانے سے، جو قصہ یا حکایت پیدا ہوتی ہے، وہ خیالِ متصل یا خیالِ مطلق کہلاتی ہے۔
کشف و خواب کبھی متخیلہ کا نرا عمل ہوتے ہیں، کبھی عالمِ مثال سے آتے ہیں۔ پہلے قسم کے خواب اضغاثِ احلام یا جھوٹے خواب۔ اور دوسرے قسم کے رویا کے صادقہ سے موسوم ہوتے ہیں۔ رویا کے صادقہ کبھی حقیقی رہتے ہیں اور کبھی مجازی اور استعارے کے طور پر تعبیر طلب ہوتے ہیں بعض دفعہ خیال خود اُس کے جسم اور دل و دماغ سے بھی اٹھتا ہے۔ مثلاً ایک شخص کو بلغمی بخار آ گیا ہے۔ وہ خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ ندی کو طغیانی ہو رہی ہے۔ اور ایک شخص کو بلڈ پریشر اور جوشِ خون ہو گیا ہے۔ وہ خواب میں کیا دیکھتا ہے کہ آگ لگ گئی ہے۔ ایسے تشبیہی اور خیالی امور سے اصل حقیقت کی طرف پہنچنا ایک ماہر معبّر کا کام ہے۔ (حکمت اسلامیہ ص ۳۱)
جن کو اللہ نے نفسِ مطمئنہ دیا ہے، جس کے خواہشاتِ نفسانی مر گئے ہوں ان کے خواب ہمیشہ صحیح ہوتے ہیں۔
خواب کے دیکھنے میں کافر اور مسلمان، عورت، مرد کسی کی کوئی خصوصیت نہیں، نہ اس مسئلہ میں پاک اور ناپاک کا امتیاز ہے مگر یاد رکھو کہ دیکھنے والے کو جس قدر اطمینان ہو گا اسی قدر اُس کا خواب صحیح ہونے کی امید ہو گی۔ بے قراری، بے چینی خواہ کسی وجہ سے ہو خواب...
کو خراب کر دیتی ہے۔
بہت حضرات صاحبِ کشف ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اگر کوئی اُن سے پوچھے:۔
انسان کا دل کیا ہے؟ ایک کمرہ ہے۔ بیت الخلاء کی طرف اس کا رخ ہوگا تو بیت الخلاء اور اس کی کھڈیاں نظر آئیں گی۔ لوگوں کے دلوں اور گھروں کی طرف رخ ہوگا تو وہاں کے رہنے والے اور اُن کے حالات نظر آئیں گے۔
بہت سے لوگ، لوگوں کے دل کے خطرات بیان کر کے بڑی شیخی بگھارتے ہیں۔ اتنا کام تو ہپناٹزم والے بھی کر سکتے ہیں۔ یاد رکھو! علم کی عزت معلوم کی عزت سے ہے، جیسی چیز کو جانو گے، اسی درجہ کے عالم سمجھے جاؤ گے۔ خدا کے تجلیات اور اس کے دوستوں کا دیکھنے والا اور اشراف علی الخواطر یعنی لوگوں کے دلوں کے خطرات کو جاننے والا، بھلا دونوں کا کیا جوڑ! «چہ نسبت خاک را بہ عالمِ پاک»۔ ہپناٹزم کی قوت رکھنے والا اور خدا کا دوست کس طرح دونوں برابر ہو سکتے ہیں!
(المعارف حصہ چہارم ص ۳۷)
صور جو خارج سے توسطِ حواس ذہن میں آتے ہیں، عقل ان کی تحلیل کرتی ہے۔ معانی کا انتزاع کرتی ہے، جزئیات میں سے تشخصات کو جدا کر کے کلیات نکالتی ہے۔ مثلاً زید و عمرو کی صورتیں جو ہمارے ذہن میں آئیں عقل نے زید و عمرو کی خصوصیتوں سے قطعِ نظر کر کے ان سے انسانِ معنیٰ کلی کو نکال لیا۔ پس انسان کا وجود کوئی عینی و خارجی نہیں مگر وجودِ عقلی ضرور ہے۔
اسی طرح ہاتھ - جزئیات پر غور کرو تو بعض جانوروں کے ہاتھ میں تین انگلیاں ہوتی ہیں ، بعض میں چار ، بعض میں پانچ ، بعض میں اس سے بھی زیادہ ، پھر بعض بغیر ناخن کے ، بعض کے ناخن عریض، بعض کے طویل ، بعض کے ناخن تیز ، بعض کے کند ۔ یہ سب ہاتھ کے جزئیات ہیں۔ ہاتھ کی حقیقت ان جزئیات اور خصوصیات سے پاک ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۱)
وجودِ عقلی کے تعلق سے حضرت نے معیار الکلام میں اس طرح تشریح فرمائی ہے، للمرتب: صورِ خیال و خصوصیات سے مجرد ہو کر ایک کلی و مطلق مجرد متخیلہ کا وجود، وجودِ عقلی یا وجودِ مجرد کہلاتا ہے ۔ مثلاً غضب ایک قوت ہے کہ دفعِ اعداء اور ان پر غلبہ حاصل کرتی ہے ۔ ہمارے غضب میں اس قوت کے اظہار کے وقت خونِ دل بہ غرضِ انتقام جوش کرتا ہے اور چہرہ سرخ ہو جاتا ہے۔ غضبِ محضِ کلی میں جوشِ خونِ دل کو دخل نہیں۔ پس غضب اللہ میں جوشِ خونِ دل نہیں ہے ، بلکہ اس کی حقیقت ہے جو...
لوازمِ جسمِ بشری سے پاک ہے اور جس کے لئے وجود خیالی نہیں بلکہ وجود عقلی ہے۔ (معیار الکلام ص ۱۰)
ایک شئے سے اُس کا شبیہ مراد لینا یا یوں سمجھو کہ ایک شئے کا اُس کے شبیہ و مشابہ کی صورت میں نظر آنا ۔ مثلاً حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کو دودھ کی صورت میں دیکھا یا مثلاً قہر کو کسی نے آگ کی صورت میں دیکھا۔ یا غضب کو شیر کی صورت میں دیکھا یا طاعون کو ہاتھی کی صورت میں یا اسماء و صفاتِ الٰہی کو بعض بعض تشبیہی صورتوں میں، پس قہرِ خدا کا وجودِ تشبیہی آگ ہے ۔ وجودِ شبیہی میں سے اُس کی حقیقت کی طرف راہ نکال لینا تشبیہی خواب یا کشف کی تعبیر دینا بڑی لیاقت کا کام ہے۔ اگر کسی نے یہ کہا کہ قہرِ الٰہی قیامت میں آگ کا تمثل لیتا ہے تو بالکل صحیح ہے ۔ یا کسی نے قہرِ الٰہی ہی کو آگ کہا یا آگ کی حقیقت قہرِ الٰہی بتائی تو بالکل درست ہے ۔ یا کسی نے حجرِ اسود کے یمین اللہ ہونے کے یہ معنی بتائے کہ جس طرح ہاتھ بغرضِ تعظیم چوما جاتا ہے اسی طرح بغرضِ تعظیمِ شعائر اللہ حجرِ اسود چوما جاتا ہے، اس لئے حجرِ اسود کو یمین اللہ کہا گیا تو درست ہے ۔ غرض کہ وجودِ شبیہی میں ایک قسم کا استعارہ ہوتا ہے ۔ جو لوگ واقف ہیں خوب سمجھتے ہیں کہ دنیا میں جو کچھ ہے اور جو کچھ ہو رہا ہے وہ سب اعیانِ ثابتہ کے تشبیہات و تمثیلات ہی ہیں ۔ (معیار الکلام ص ۱۰)
وجودِ شبیہی کے متعلق حکمتِ اسلامیہ میں حضرت نے اس طرح تشریح فرمائی ہے، للمرتب: دو چیزوں میں ایک وجہِ شبہ مشترک پائی جاتی ہے ، اُن میں سے ایک شئے صفتِ مشترک میں مشہور و معروف ہوتی ہے ، اس کو مستعار منہ کہتے ہیں اور دوسری شے کو مستعار لہ ۔ مثلاً شجاعت زید و شیر میں مشترک ہے اور وجہِ شبہ ہے ، اور شیر شجاعت میں مشہور ہے ، پس وہ مستعار منہ ہے اور زید جس کی شجاعت ظاہر کرنا مقصود ہے مستعار لہ ہے۔ پس اگر کوئی کہے میں نے ایک شیر کو دیکھا کہ ہتھیار باندھے اینٹھتا ہوا چلا جا رہا ہے تو اس کی تعبیر یا حقیقت یہ ہوگی کہ میں نے زید کو دیکھا جو شجاعت میں مثلِ شیر کے ہے اور ہتھیار لگائے اکڑتا چلا جا رہا تھا۔
کبھی ایک واقعہ کو لمبی چوڑی تشبیہ سے بیان کیا جاتا ہے اور اس کو تمثیل کہتے ہیں۔ جیسے قریش کی حالت کو اس طرح بیان کیا گیا ہے:
غرض یہ کہ تمثیل بیان و اظہار سے متعلق ہوتی ہے۔ بہت سے ناول تمثیل ہی پر مبنی رہتے ہیں۔ ڈرامے کو تو عربی میں تمثیل ہی کہتے ہیں۔ حقیقت یہ کہ صورتِ متخیلہ میں جو تمثیل ہوتی ہے وہ بسا بے اصل ہوتی ہے ، کبھی خود دیکھنے والے کے جسد کی کیفیت کو بیان کرتی ہے۔ مثلاً جس کو صفراء ہو گیا ہے اور بخار آ گیا ہے وہ خواب میں دیکھتا ہے کہ وہ ایک...
لق دق میدان میں چلا جا رہا ہے ، سخت دھوپ پڑ رہی ہے ، اتفاقاً ایک نخلستان میں پہنچا ہے ، وہاں درختوں کی ڈالیاں آپس میں رگڑ کھاتی ہیں اور آگ نکلتی ہے ، آگ تمام نخلستان میں لگ جاتی ہے۔ یہ ادھر اُدھر بھاگا بھاگا پھرتا ہے ، کہیں راستہ نہیں ملتا ، آخر میں اس کے کپڑوں میں آگ لگ جاتی ہے ، سخت گھبراتا ہے اور نیند ٹوٹ جاتی ہے۔
اسی طرح امثال سے بھی کوئی واقعہ آتا ہے اور تمثیل کے طور پر بیان ہوتا ہے۔ کبھی خواب اس طرح پڑتا ہے کبھی کشف اس طرح ہوتا ہے ۔ بہر حال ایسا خواب ہو یا کشف تعبیر طلب ہوتا ہے، یعنی حقیقت و مراد دریافت طلب ہوتی ہے ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۳۵-۳۶)
خواب دیکھنے والا جس مقام کا رہنے والا ہے وہاں کے لوگوں کے محاورات، ضرب الامثال، تشبیہات سے واقف ہونے کی ضرورت ہے۔ مثلاً ایک ہندوستانی ایک کتے کو خواب میں دیکھے تو چونکہ ہندوستانیوں کا محاورہ ہے کہ بدگو کو کتا کہتے ہیں اور وہ اُس کو کہتے ہیں: «کیا کتا بھونکتا ہے»، ایک شخص کتے کو خواب میں دیکھے تو اُس کی تعبیر یہ ہوگی کہ کوئی بدگو شخص تمہاری برائی کرتا ہے۔ بعض مقام کے لوگ کتے کو وفادار دوست سمجھتے ہیں۔ اِس خیال کے لوگ اگر خواب میں کتے کو دیکھیں تو اس سے مراد کسی وفادار دوست سے ملاقات ہوگی۔ مالداروں کا خیال ہے کہ خزانہ پر سانپ بیٹھتا ہے۔ لہذا اس خیال کے لوگ اگر سانپ کو...
خواب میں دیکھیں تو اس سے مراد دولت ہوگی ۔ حیدرآباد میں دولھے پاشاہ نامی متقی آدمی تھے، ان کے سامنے ایک صاحب نے اپنا خواب بیان کیا کہ میں نے دیکھا ایک سانپ میرے گلے میں لپٹا ہوا ہے۔ حضرتِ مذکور نے تعبیر دی کہ تم کو لڑکی پیدا ہوگی، تم اس کو اپنی گردن پر بٹھا کر پھرو گے۔ یہ اس خیال پر مبنی ہے کہ بیٹی دولت ہے یعنی دولت ہے۔ صاحبو! خواب دیکھنے والے کے اخلاق و عادات، نیک و بد ہونے کو بھی پیشِ نظر رکھنا پڑتا ہے۔ (المعارف حصہ چہارم ص ۴۳)
محمد بن سیرین کی خدمت میں ایک شخص حاضر ہوا ، اپنا خواب عرض کیا کہ وہ اذاں دے رہا ہے ۔ آپ نے تعبیر دی کہ وہ حج کو جائیگا ۔ اس کا ماخذ «وَأَذَانٌ مِنَ اللَّهِ وَرَسُولِهِ... يَوْمَ الْحَجِّ الْأَكْبَرِ»۔ دوسرے شخص نے بھی عرض کیا کہ میں نے خواب میں خود کو اذاں دیتے دیکھا ہے۔ فرمایا کہ تو چور ہے، پکڑا جائیگا ۔ اس کا ماخذ «وَأَذَّنَ مُؤَذِّنٌ أَيَّتُهَا الْعِيرُ إِنَّكُمْ لَسَارِقُونَ»۔
میرے ایک دوست نے بیان کیا کہ انھوں نے اپنے باپ کو اذاں دیتے خواب میں دیکھا ہے ۔ ان کے باپ بہت بوڑھے اور مردِ صالح تھے ۔ میرے دل میں اس کی تعبیر میں یہ شعر آیا:۔
(حکمتِ اسلامیہ ص ۳۷-۳۸)
معنی یہ اطلاعِ موت تھی، اس کے چند ہی روز بعد ان کا انتقال ہو گیا۔
خیال، مراقبہ، کشف اور مشاہدہ اور خواب تینوں ایک خاندان کے ہیں۔ خواب میں ایسا انہماک رہتا ہے، ایسی یکسوئی اور مشغولی رہتی ہے کہ دنیا و مافیہا سے بے خبری رہتی ہے۔ صاحبِ کشف و مشاہدہ کو دنیا سے بے خبری رہتی ہے۔ خیال والا سمجھتا ہے کہ میں جو خیال چاہوں سونچ سکتا ہوں اور مشاہدے والا ایک حد تک خود کو مجبور سمجھتا ہے۔ پوری بے اختیاری تو خواب میں ہوتی ہے، گہ اُس میں بھی غیر ساکن نفس اپنی طرف سے کچھ نہ کچھ لگاتا ہے۔ (المعارف حصہ چہارم ص ۴۴)
اور خواب دیکھنے والے نے اصل خواب اور نفسانی تکمیلہ میں تمیز نہ کر کے ایک دکھلایا تو ایسے حال میں معبر کو بڑی لیاقت کی ضرورت ہے کہ اصل اور خیالی تتمہ کو ایک دوسرے سے جدا کرے۔ بہر حال جب تک نفس مہذب نہ ہو اور خطرات مسدود نہ ہوں، صحیح واقعہ کا انکشاف ہونا مشکل ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۳۹)
کسی علاقہ کی وجہ سے ایک شئے سے اُس کا متعلق مراد لیا جائے ، مثلاً کسی نے کہا کہ ایسی زور کی بارش ہوئی کہ پرنالے بہہ رہے تھے تو پرنالے کی طرف بہنے کی نسبت اُس کے مجاور یعنی قریب کی چیز پانی کی وجہ سے ہے۔ پس اس نسبتِ مجازی کی وجہ سے ہم پرنالے...
...کے بہنے کے منکر نہیں ۔ (معیار الکلام ص ۱۱)
وجودِ مجاز میں علاقہ تشبیہ نہیں ہوتا بلکہ دوسرے اور قسم کا علاقہ رہتا ہے ۔ جیسے سبب، مسبب، حالّ، محلّ، جزو، کلّ، ما کان، ما یکون یعنی حالتِ سابقہ، حالتِ لاحقہ وغیرہ۔ جیسے «يَا هَامَانُ ابْنِ لِي صَرْحًا» یعنی اے ہامان تو میرے لئے گھر بنا ۔ ظاہر ہے کہ بنانے والے راج مزدور ہوتے ہیں مگر گھر بنانے کی نسبت ہامان وزیر کی طرف اس لئے کی گئی کہ وہ سببِ امر یعنی حکم کرنے والا تھا۔ اسی طرح حکومت اور اقتدارِ اعلیٰ ملنے و قائم ہونے کو تاج پوشی و تخت نشینی سے تعبیر کرتے ہیں گو اُس ملک میں حکومت ملنے کے وقت تلوار ہی باندھ دی جاتی ہو۔ یا جیسے خلیفہ کے فعل کو مستخلف کی طرف نسبت کر دیتے ہیں، جیسے: «إِنَّ الَّذِينَ يُبَايِعُونَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُونَ اللَّهَ يَدُ اللَّهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ»۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۰)۔ اور «وَلَمَّا يَعْلَمِ اللَّهُ الْمُجَاهِدِينَ مِنْكُمْ وَيَعْلَمَ الصَّابِرِينَ» میں علم کی نسبت اللہ کی طرف ہے حالانکہ وہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی نعت ہے، اس علاقہ سے کہ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم خلیفۃ اللہ اور رسول ہیں ۔ میں ان تمام مباحث کو یہاں اس چھوٹی سی کتاب میں نہیں بیان کر سکتا۔ بالجملہ اعلیٰ درجہ کا وجود جب تک ممکن ہو ادنٰی قسم کا وجود نہ لینا چاہیئے ۔ اپنے جہل و ناواقفیت کی وجہ سے...
جس طرح انکار درست نہیں، اسی طرح تاویلِ بعید بھی بعید عن الحق ہے۔
دوستو! تم ایک ڈرامہ سونچتے ہو، ایک کہانی بناتے ہو، ایک منصوبہ گانٹھتے ہو۔ یہ سب چیزیں کہاں تھیں؟ تمہارے علم میں۔ اس میں ایک بادشاہ ہے، ایک فقیر ہے، عورت ہے، مرد ہے، چور ہے۔ تم اپنے زورِ تخیل سے اپنے متفرق خیالات میں ایک نظام پیدا کرتے ہو اور ہر ایک کے خواص اور کریکٹر نمایاں کرتے ہو۔ چور کو اپنے خیال میں پیدا کرتے ہو اور اُس سے چوری نمایاں کرتے ہو۔ تم اس کے صفات اور کریکٹر ٹھیک ٹھیک بتاؤ تو تمہارا ڈرامہ درست، اگر تھوڑی بھی فروگذاشت ہوئی تو تمہارا ڈرامہ ناقص، بے کار اور فضول۔ اسی طرح خوب سمجھو کہ خدا نے بھی ساری دنیا کا ایک ڈرامہ بنایا ہے اور ہر ایک سے اس کے اعمال ظاہر کرواتا ہے۔ کیا چور اگر چوری نہ کرے تو تمہاری ڈرامہ نویسی درست ہے؟ غلط! اسی طرح تمہارے ڈرامہ میں جتنے کام کرنے والے ہیں ان سب کے کمالات دکھاؤ تب ہی تمہارا ڈرامہ قابلِ تعریف ہوگا ورنہ ناقابلِ قبول۔ اللہ تعالٰی دنیا کے نظام میں جو کچھ دکھا رہا ہے وہ درست اور مناسب ہے، ڈرامہ بھی ایسا عمدہ ہے کہ چون و چرا کی وہاں گنجائش نہیں۔ بعض نادان سمجھتے ہیں کہ اللہ اچھے خاصے آدمی سے چوری کرواتا ہے اور پھر سزا بھی دیتا ہے، یہ خیال بالکل غلط ہے۔ خدا چور کو پیدا کرتا ہے، چوری اس کے لوازم سے ہے اور سزا دینا چوری کے لوازم سے ہے۔ ایک...
لازم و ملزوم ہے کہ چلا جا رہا ہے۔ ملزوم پایا جائے اور اُس کا لازم نہ پایا جائے سراسر غلط ہے۔ چور سے چوری ظاہر ہو گی اور کوتوالی والے اُس کی رکھوالی والے اُس کو گرفتار کرنے میں سرگرم رہیں گے۔ چور کو عدالت میں پیش کریں گے۔ جرم ثابت کرنے میں کوشش کریں گے۔ اور بعض اُس کے چھڑانے میں اپنا زورِ تقریر جتائیں گے۔ عدالت سب کچھ سن کر فیصلہ سنائے گی۔ یہی چوری ہتکڑیاں اور بیڑیاں بن کر اُس کے ہاتھ پاؤں میں پڑے گی اور حاکمِ عدالت کے حکم سے جیل میں داخل کرائے گی۔ دیکھو! ایک چوری کے جرم میں کتنے افراد سرگرمِ کار رہے۔ اتنے مختلف لوگوں کے کام کرنے کے بعد کہیں چوری کا پاٹ پورا ہوا تھا۔ اسی طرح دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، مسلسل مرتب و نمایاں اور باہم مربوط ایک سلسلہ ہے۔ خدائے تعالیٰ نے یہ جو ناقابلِ تغیر ترتیب دی ہے جس کو لوگ تقدیر کہتے ہیں، وہ کیا ہے؟ وہی تقدیر ہے۔ (صدائے معرفت حصہ ۶ ص ۵)
دنیا میں جو کچھ نمایاں ہو رہا ہے ایک نظامِ کلی کے ماتحت ہے جس کو «قدر» کہتے ہیں اور جزئیات جو اس نظام کے ماتحت پیدا ہو رہے ہیں وہ «قضاء» ہے۔
اگر اس نظامِ خیال میں کوئی دوسرا شریک ہوتا تو یہ حسنِ ترتیب و ارتباط کیونکر رہتا! میں کچھ چاہتا دوسرا کچھ اور چاہتا جس کا نتیجہ خیال کی بربادی ہوتی۔ بعض دفعہ اختلاجِ قلب یا بیماری نے ایک اچھے خاصے خیال کو برقرار رہنے نہ دیا۔ اسی طرح متعدد خدا ہوتے...
تو دنیا برباد ہوتی ۔ دو ملاؤں میں مرغی مردار ہوتی ۔ ایک تن میں دو جانیں ، ایک میان میں دو تلواریں ، ایک ملک میں دو بادشاہ نہیں سما سکتے ۔
کیا یہ میری خیالی صورتیں مجھ سے باہر ہیں؟ کیا میں ان کے اوپر ہوں یا نیچے؟ سیدھے جانب ہوں یا بائیں؟ آگے ہوں یا پیچھے؟ نہیں! میرے خیالات مجھ ہی میں ہیں۔ مجھ سے ہرگز باہر نہیں۔ ان کی شش جہت میں میں ہی ہوں۔ انہیں ہر طرح احاطہ کئے ہوئے ہوں۔ اسی طرح عالم کے ہر ذرہ کو ذاتِ الٰہی محیط ہے۔ اس کے ذاتی احاطہ سے کوئی شئے خارج نہیں: «فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ»۔ کون سی جہت ہے جدھر خدا نہیں!
ان خیالی صورتوں میں سے کون سی صورت ہے جس کو میں نہیں جانتا! ان کو، ان کی حرکت و سکون کو میں جانتا ہوں۔ اسی طرح خدائے تعالٰی بھی کلیات و جزئیات جو کچھ آسمانوں میں ہے یا زمین میں ہے ان سب کو جانتا ہے۔ کوئی ذرہ اس کے علم سے باہر نہیں: «لَا يَعْزُبُ عَنْ عِلْمِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ فِي السَّمَاءِ وَلَا فِي الْأَرْضِ»۔ غرض کہ خدائے تعالٰی کے لئے احاطہ ذاتی اور احاطہ علمی دونوں ثابت ہیں۔
ان خیالی پتلوں کو کچھ ذاتی زور و قوت ہے؟ یا ذاتی ارادہ ہے؟ نہیں نہیں، ان کا زور ہے تو میرا ہے، قوت ہے تو میری...
ارادہ ہے تو بالذات میرا ہے۔ جو ارادہ کروں وہی پتلوں سے نمایاں ہوگا ۔ جس کو چاہوں نیست و نابود کر دوں، ان پتلوں کی مقدور بھی ہے کہ میرے ارادہ سے سرتابی کر سکیں؟ نہیں ہرگز نہیں۔
اسی طرح کسی مخلوق کو بالذات زور ہے نہ قوت، نہ بالذات ارادہ ہے نہ حرکت ہے۔ یہ قدرتِ ذو الجلال کا کرشمہ ہے: «لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ»۔ سب میں اُس کا ارادہ ہے، اُس کے ارادے کا سارا تماشا ہے: «وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَنْ يَشَاءَ اللَّهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ»۔
کیا یہ خیالی پتلے مرتے ہیں تو میں مرتا ہوں؟ یہ دوڑتے بھاگتے ہیں تو میں دوڑتا بھاگتا ہوں؟ نہیں! مرتے ہیں تو پتلے، دوڑتے بھاگتے ہیں تو پتلے۔ میں اُن کو بھی پیدا کرتا ہوں، اُن کے کاموں کو بھی۔ میں زندہ سلامت ہوں اپنی جگہ پر قائم ہوں۔ تغیر ہے تو ان میں ہے، میں تو جوں کا توں ہوں۔ اسی طرح اچھا کام کرتا ہے تو بندہ، برا کام کرتا ہے تو بندہ۔ خدائے جلّ جلالہ ہمارا اور ہمارے افعال و اعمال کا پیدا کرنے والا ہے۔ اسی وجہ سے بندے کو کاسبِ افعال اور خدا کو خالقِ افعال کہتے ہیں: «لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ»۔ جیسا کرو گے ویسا بھرو گے، جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے۔ «وَاللَّهُ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ»۔ تم کو پیدا کیا تو اُس نے، تمہارے کام کو پیدا کیا تو اُس نے۔ (المعارف حصہ اول ص ۱۷ تا ۱۹ ایک مکتوب کی نقل)
(المعارف حصہ چہارم میں حضرت نے مسئلہ تقدیر کی اس طرح وضاحت...
...فرمائی ہے، للمرتب: اور دیکھو! سینما کی فلم میں پتے کے بعد پتہ گرتا جاتا ہے ، ناواقف سمجھتا ہے کہ ایک ہی تصویر قائم ہے ، تصاویر کے یکے بعد دیگرے گرنے سے یہ حرکت محسوس ہو رہی ہے ۔ یہ سب اعیانِ ثابتہ کے حالات ہیں جو واحداً بعد واحد نمایاں ہوتے جا رہے ہیں ۔ ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے ، سینما میں جتنا کھیل ہو رہا ہے ، جو تماشے نظر آ رہے ہیں ، اُن کا بھی ایک نظام ہے ، اگر ان کا کوئی نظام نہ ہوتا تو ایک وحشیانہ نصب العین ہوتا ، یہ تناسب یہ خوبی کہاں سے پیدا ہوتی؟ سمجھے؟ میں کیا کہہ رہا ہوں کہ اس تماشے کا تناسب اور اُس کی باضابطگی کا نام تقدیر ہے۔ جس طرح سینما کے پتے مرتب ہیں ، ان میں کوئی پتہ آگے پیچھے کر دیا جائے تو سارا کھیل بگڑ جائے گا ، اسی طرح حق پر انہی میں سیاست کا تغیر تبدل ممکن نہیں۔ «لَا تَبْدِيلَ لِسُنَّةِ اللَّهِ»۔ ہاں بعض بزرگ بھی جس کو قضاءِ مبرم سمجھتے تھے، اٹل بات سمجھتے تھے وہ بھی کسی بڑے کی قوت سے بدل جاتا ہے، یعنی مبرم وہ بھی حقیقت میں معلق تھا ۔ «الْحُكْمُ يَتَغَيَّرُ وَالْعِلْمُ لَا يَتَغَيَّرُ» ورنہ جہلِ مرکب لازم آئے گا، «تَعَالَى اللَّهُ عَنْ ذَلِكَ عُلُوًّا كَبِيرًا»۔ «يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ»۔ «لَا يَرُدُّ الْقَضَاءَ إِلَّا الدُّعَاءُ وَذَلِكَ مِنَ الْقَدَرِ»۔
(المعارف حصہ چہارم ص ۴۹)
(مکاتیبِ عرفان میں مسئلہ تقدیر کو اس طرح سمجھایا ہے) اور حکمتِ اسلامیہ میں حضرت نے مسئلہ تقدیر کی تشریح اس طرح فرمائی ہے، للمرتب: واضح ہو کہ اللہ تعالٰی نے جان بوجھ کر یعنی علم کے ساتھ سب چیزوں کو پیدا کیا ہے، ایسا ہرگز نہیں ہوا کہ پیدا کرنے کے بعد جانا ہو کہ ارے! میں نے یہ چیزیں پیدا کی ہیں! یاد رکھئے! عاقل کا دل پہلے ہوتا ہے اور زبان بعد، پہلے علم ہوتا ہے تو بعد قدرت، پیدا کرنا قدرت کا نتیجہ ہے جو بعدِ علم ہے ۔ علم میں تمام معلومات ہیں، جیسی چیز ہوگی اُس کا علم بھی ویسا ہی ہوگا ۔ ذاتِ الٰہی سے معلومات کے ظاہر ہونے کو «فیضِ اقدس» کہتے ہیں ۔ (مکاتیبِ عرفان)
اعیان کا تجلیِ علمی و فیضِ اقدس سے علم میں نمایاں ہونا یہ حقیقةً احتیاج الی الغیر کے معانی میں نہیں ہے ، یہ جعل جعلِ بسیط ہے کیونکہ فیضِ اقدس سے صرف ذوات و حقائق علم میں نمایاں ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۳)
خدائے تعالٰی اپنے معلومات کو کلی ہوں یا جزئی سب کو ایک دوسرے سے ممتاز طور پر جانتا ہے۔ معلوماتِ الٰہی کو «اعیانِ ثابتہ» کہتے ہیں۔ جب اعیانِ ثابتہ پر اسمائے الٰہی کا پرتو پڑتا ہے اور خدائے تعالٰی اُن کو حکم فرماتا ہے تو سب چیزیں پیدا ہو جاتی ہیں، اس کو «فیضِ مقدس» کہتے ہیں۔ اعیانِ مخلوقات کا فیضِ مقدس...
...کی وجہ سے خارج میں موجود ہو کر منشاءِ آثار ہونا، یہ جعلِ عینی خلق و ایجاد ہے اور یہ جعلِ مرکب ہے ، کیونکہ فیضِ مقدس سے حقائقِ اشیاء یعنی اعیانِ ثابتہ پر تجلیاتِ اسماء و صفات پڑنے سے آثار و احکام مرتب ہوتے ہیں ۔ اسی لئے کہا جاتا ہے کہ جیسے حقائق ہونگے ویسی ہی ان پر تجلیات ہونگی، اس لئے بعض بزرگوں نے کہا ہے: «العِلْمُ تَابِعٌ لِلْمَعْلُومِ» ہوتا ہے، یعنی جیسی چیز ہوگی ویسا ہی اُس کا علم ہوگا۔
فیضِ مقدس استعداداتِ کلیۂ اعیان پر ہوتا ہے اور استعدادات لوازمِ اعیان سے ہیں، نہ اعیان مخلوق ہیں نہ اُن کے لوازم، کیونکہ علم و معلوم کا مرتبہ قدرت و خلق سے پہلے ہے ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۱)
اسمائے الٰہی کو «رب» اور اعیانِ ثابتہ کو «مربوب» کہتے ہیں۔ جب اسمائے الٰہی اور صفات و تجلیاتِ الٰہی جو ارباب کہلاتے ہیں اپنے مربوبات پر اپنا عمل کرنا چاہتے ہیں تو حکمتِ مقدسہ یعنی حکیم مقسط کے اسماء ان اعیان کے ظہور کے لئے ترتیب پیدا کرتے ہیں اور اُن کا نمایاں ہونا ایک نظام کے مطابق ہوتا ہے۔ اس نظام میں بعض اوّل اور بعض آخر ہوتا ہے۔ دادا پہلے ہوتا ہے، بیٹا اس کے بعد، پوتا اُس کے بعد پیدا ہوتا ہے۔ اس ترتیب کا نام «تقدیر» ہے۔ جس کی حقیقت جس کا عینِ ثابتہ نیک ہے وہ نیک کام کرتا ہے۔ جس کی حقیقت میں کفر ہے وہ کافر ہوتا ہے۔ جس کی حقیقت میں توبہ ہے وہ پہلے گناہ کرتا ہے پھر توبہ کرتا ہے۔ پس خدائے تعالٰی...
...سے چوری نمایاں کرتا ہے۔ غرض کہ عین ثابتہ کا جیسا اقتضاء ہوتا ہے ، ویسا ہی ظاہر ہوتا ہے ، وہی پیدا ہوتا ہے اور اسی کے مطابق کام ہوتا ہے ۔ یہ غلط خیال ہے کہ خدائے تعالیٰ اچھے خاصے بے گناہ سے چوری اور برے سے نیک کام کرواتا ہے ، نہیں۔ یہاں جبر نہیں ہے ، زبردستی نہیں ہے ، چوری کو چوری دیتا ہے اور بدی کو بدی ۔
یہاں جبر نہیں استلزام ہے ، یعنی جیسی فطرت ہوگی ویسے ہی اُس کے لوازم ہونگے ۔ ملزوم کے ساتھ لازم ضرور رہے گا۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۱۱)
اعیان کے دو قسم کے استعداد ہیں: (۱) کلی (۲) جزئی۔ استعدادِ کلی عین کے ساتھ علمِ الٰہی میں ثابت ہے اور وہ غیر مخلوق ہے اور کسی خارجی شئے سے مشروط نہیں۔ استعدادِ جزئی عالمِ خلق میں استعدادِ کلی کی تفصیل ہے۔ یہ تفصیل اسی کے استعداد کے مطابق مشروط بشرائط اور مخلوق اور تحتِ «کُن» ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۰)
حکمتِ اسلامیہ میں حضرت نے مسئلہ تقدیر پر مزید روشنی ڈالی ہے ، مرتب: اسمائے الٰہی اپنے مربوبات پر اثر کرنا چاہتے ہیں، مثلاً خالق، رب، ممیت۔ پس یہ سب ایک...
...وقت میں اپنا اثر و عمل نہیں کر سکتے لہٰذا اسمِ مقسط بمددِ اسمِ حکیم ان اسماء میں ترتیب دیتا ہے۔ اس ترتیبِ عام و نظامِ کلی کو «تقدیر» کہتے ہیں۔ تقدیر کے مطابق ایک ایک شئے ظاہر ہوتی ہے تو اس کو «قضاء» کہتے ہیں۔ آئندہ کیا ہونے والا ہے عالمِ شہادت میں معلوم نہیں ہو سکتا کیونکہ عالمِ شہادت میں صرف حال معلوم ہوتا ہے ، نہ ماضی معلوم ہوتا ہے نہ مستقبل ، اس لئے یہ سب جد و جہد ہے، سعی و عمل ہے، جو آدمی جس عالم میں ہے اس کو اس کے لوازم پورے کرنے ضروری ہیں۔ جزئی ارادہ رکھ کر بے ارادگی کا دعویٰ چھوٹا منہ بڑی بات ہے۔ جھونپڑیوں میں رہنا اور محلوں کے خواب دیکھنا معنی خیز ہے ۔
علمِ الٰہی سے عالمِ مثال میں بعض دفعہ ایک شئے کے وجود کے تمام موقوف علیہ اور اسباب و علل مرتب و نمودار نہیں ہوتے اُس وقت اس قضاء کو «قضاءِ معلق» کہتے ہیں۔ اگر جزءِ اخیر اور متمم آ جاتا ہے تو وہ شئے موجود ہو جاتی ہے۔ اگر مانع مترشح و نمایاں ہو جاتا ہے تو شئے موجود نہیں ہوتی۔ بالجملہ متمم یا مانع کے ظاہر ہونے کے بعد کہا جاتا ہے کہ قضاءِ معلق مبرم ہو گئی۔
دنیوی امور میں کوشش، اخروی امور میں جد و جہد، دعا اور طلبِ دعا کا دارو مدار اسی قضاءِ معلق پر مبنی ہے۔
قضاء اور قدر کا علم عالمِ شہادت میں بعدِ وقوع معلوم ہوتا ہے ۔ ہاں خدائے تعالیٰ کے علم میں عالم اور عالم میں جو کچھ ہونے والا ہے سب کچھ ہے ، مگر وہاں تک کس کی رسائی ہے! وہ خود کسی کو اطلاع دے دے تو اُس کا فضل ہے: «يَمْحُو اللَّهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ»۔ «وَلَا يُحِيطُونَ بِشَيْءٍ مِنْ عِلْمِهِ إِلَّا بِمَا شَاءَ»۔ «وَمَا أُوتِيتُمْ مِنَ الْعِلْمِ إِلَّا قَلِيلًا»۔
کوئی شئے ذرہ بے مقدار سے خورشیدِ پر انوار تک ذاتِ الٰہی سے بلکہ جملہ اسماء سے خالی نہیں ۔ زیادہ سے زیادہ یہ نسبت کہ ایک اسم مقدم و حاکم رہتا ہے اور دوسرے اسماء اُس کے معین و تابع رہتے ہیں ۔ اسماء کے محیط ہونے کے معنی ہیں: «الْكُلُّ فِي الْكُلِّ» یعنی ایک میں سب کچھ ۔ تمام اسماءِ الٰہی میں کوئی معطل یا بے کار وہ ہے جو اپنے کام کے وقت کام نہ کرے، چونکہ اپنے وقت پر کام کرتے ہیں لہٰذا اُن میں سے کوئی معطل نہیں۔
کمال جس کو کہتے ہیں وہ کسی شئے سے اسماء و صفاتِ الٰہیہ کے ظاہر و نمایاں ہونے کا نام ہے۔ جس سے جس قدر اسماءِ الٰہیہ زیادہ نمایاں ہونگے وہ شئے اتنی ہی کامل ہوگی۔ اگر مرا دل بالکل صاف ہو، خطرات بند ہوں، کوئی ذاتی خواہش باقی نہ ہو تو وہ تجلی گاہِ حق ہوگا، جامِ جہاں نما ہوگا، مرآۃِ حقائق ہوگا، ایسا شخص اپنے آئینہ دل میں سریانِ نورِ وجود کو ہر مخلوق میں مشاہدہ کرے گا۔ سچ پوچھو تو ایسا ہی شخص انسان...
...کہلانے کے قابل ہوگا ۔ تاجِ خلافت اُسی کے زیبِ سر ہوگا ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۹)
وجودِ محض خیرِ محض ہے اور عدمِ محض شرِ محض ہے۔ اگر کسی شئے سے وجود کے بعض آثار نمایاں ہوں اور بعض نمایاں نہ ہوں تو وہ وجودِ اضافی ہے اور اس پر خیر و شرِ اضافی مرتب ہوگا۔ جس کام میں خیرِ کثیر اور شرِ قلیل ہو وہ قابلِ اختیار ہے، جس کام میں شرِ کثیر اور خیرِ قلیل ہو وہ قابلِ ترک ہے۔
قوانینِ تمدن خیرِ کثیر اور شرِ کثیرِ دنیا پر مبنی رہتے ہیں، شریعت دو جہاں میں خیرِ کثیر کو پہنچاتی ہے۔
ایک چیز ایک چیز کے لحاظ سے خیر اور ایک دوسری چیز کے لحاظ سے شر ہو سکتی ہے، جیسا کہ شرِ اضافی کا تقاضا ہے۔ مگر وجود کے لحاظ سے تو ہر شئے خیر ہی خیر ہے کیونکہ وجود خیرِ محض ہے۔
وجودِ محض و ہستیِ مطلق ذاتِ حق میں منحصر ہے اور عدمِ محض موجود ہی نہیں۔ پس ماسوائے حق جتنے اشیاء ہیں وہ وجودِ اضافی یا عدمِ اضافی ہیں، لہٰذا شر سے خالی نہیں۔ غرض کہ تعیّن یعنی مخلوقات کے لوازم سے عدمِ اضافی ہے جس کو شر لازم ہے، کیونکہ تعیّن امتیاز پر دلالت کرتا ہے اور کسی نہ کسی شئے کے چھوٹنے کو ظاہر کرتا ہے جو عدم ہے۔
مخلوقات کا تعیّن اضافی و عدمی ہے۔ خدائے تعالٰی کا تعیّن ذاتی و وجودی ہے۔
مخلوق سے وجوبِ ذاتی و استغناءِ ذاتی نمایاں نہیں ہو سکتے، جبکہ حقیقتِ ممکنہ کو متغیر ہونا، افتقار و احتیاج لازم ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۰)
ایک مثال کے ذریعہ حضرت نے المعارف حصہ دوم میں خیر و شر کے عنوان کے تحت خیر و شر کو اس طرح بالتفصیل سمجھایا ہے، للمرتب: رین بازار میں یوسف خاں نامی ایک شخص رہتا تھا جس کی کئی بیبیاں اور نوکر چاکر اور یار و مددگار اور دیگر اشخاص تھے۔ اس نے ہمارے ہمسایہ مولوی عبد اللہ شاہ صاحب اور مولوی احتشام الدین صاحب کے مکان میں وہ ڈاکے ڈالے کہ باید و شاید! ماماؤں اور نوکروں سے گھر کا حال دریافت کر لیا جاتا تھا، زیور اور قیمتی لباس کا مقام پوچھ لیا جاتا تھا، دروازوں کے چول اور قفل بڑی خوبی سے توڑے جاتے تھے، چراغ اور بجلی کے گولے ہوشیاری کے ساتھ بجھا دئے جاتے، سامان اُڑائے جانے کا انتظام نہایت اچھا تھا۔ چلتے ہوئے تمام دروازے بند کر دئے جاتے۔ کبھی ایسا نہ ہوا کہ یوسف خاں اپنی کارگزاری کے وقت گرفتار ہوا ہو، کبھی کسی کو جانی و بدنی تکلیف دینے کی ضرورت ہی نہ ہوئی۔ رقم اور سامان نہایت احتیاط سے محفوظ مقام میں رکھا گیا۔ کوتوالی کی کاروائیوں سے وقت بوقت خبر رکھی گئی، مگر لائق عہدہ دارانِ کوتوالی نے بھی بڑی خوبی سے تلاش جاری رکھی...
چائے خانوں اور سیندھ خانوں سے ٹوہ لی گئی ۔ جا بجا سے خبریں حاصل کی گئیں ۔ آخر کار کانوں پر کچھ بھنک سی پڑ گئی ۔ پھر کیا تھا یوسف خاں کی نقل و حرکت پر نظر رکھی گئی خفیہ طور سے گھر کا محاصرہ کیا گیا ۔ کوتوالی جب یوسف خاں کے گھر میں گھسی تو یوسف خاں کو وہاں نہ پایا ۔ جب خوب تجسس کیا گیا تو ایک مقفل حجرے میں بوریئے میں لیٹے ہوئے جناب یوسف خاں صاحب ملے ۔ کوتوالی نے بھی ایسا انتظام کیا کہ کسی کی نکسیر تک نہ پھوٹی اور ملزم گرفتار ہو گیا ۔ یوسف خاں جیسے ہوشیار اور شجاع شخص سے دم دلاسے سے اقرار لیا گیا ۔ سامان برآمد کیا گیا ۔ ثبوت فراہم کیا گیا ۔ آخر مولوی محمد اسد اللہ صاحب صدیقی ناظم فوجداری کی پیشی میں مقدمہ چالان ہوا ۔ ناظم صاحب مذکور نے بھی نہایت منصفانہ فیصلہ کیا ۔ اور اب یوسف خاں مولوی شاہ پیران صاحب بی ، اے کی زیر نگرانی نہایت حفاظت سے ایک عظیم الشان مکان واقع چنچلگوڑہ میں ہے ۔
ذرا اس ڈاکے پر غور کرو کہ اگر وہ واقع نہ ہوتا تو یوسف خاں کی بیبیاں نوکر چاکر کس طرح پرورش پاتے ؟ کیا کھاتے کیا پیتے ؟ کیا پہنتے ؟ ڈاکے کے بعد ان لوگوں کی خوشی کس درجہ پر تھی ۔ یہ ڈاکہ ان کے حق میں خیر ہونے میں کیا شک ہے ۔ مگر اس کے متعلق مولوی عبد اللہ شاہ صاحب اور مولوی احتشام الدین صاحب سے پوچھو کہ وہ اس کو کیا سمجھتے ہیں ؟ شر اور لاریب شر ۔ برسوں کی کمائی برباد ، زیور تباہ ، کپڑے مفقود
ہستیم نابود ۔ لہٰذا یہ ڈاکہ یوسف خان اور اس کے متعلقین کے لئے خیر ہے اور مولوی عبد اللہ شاہ صاحب اور مولوی احتشام الدین صاحب کے حق میں شر ہے ۔ یعنی یہ ’’خیر و شر اضافی‘‘ ہے ۔ کوتوالی و عدالت کے خیال میں یہ ڈاکہ کیسا ہے ؟ ظاہر ہے کہ شر ہے ۔ جو لوگ جائز طور سے محنت کر کے کھاتے ہیں وہ نیک ہیں اور جو دوسروں کی کمائی کو ناجائز طور سے حاصل کرتے ہیں وہ بد ہیں ۔ ان کا ایسا طریقہ بدمعاشی میں داخل ہے ۔ اگر کوتوالی ان بدمعاشوں کو گرفتار نہ کرے اور عدالت سزا نہ دے ، محبس والے ان پر نگرانی نہ رکھیں تو ریاست کا انتظام بگڑ جائیگا ۔ امن و امان مفقود ہو جائے اور کوئی شخص اپنا کاروبار نہ کر سکے ۔ لہٰذا ان بدمعاشوں کا کام لو تو شرِ کثیر ہے اور ان کو سزا دینا خیرِ کثیر ہے اس خیرِ کثیر و شرِ کثیر کو دریافت کرنے والی مجلسِ عقلاء یعنی مجلسِ وضعِ قوانین ہے ۔
ذرا اس سے زیادہ غائر نظر ڈالو تو معلوم ہوگا کہ یہ چند روزہ ہے ۔ تمدن ایک ادنیٰ چیز ہے ۔ عقل محدود اور اس کا فتویٰ ناقص ہے ۔ ایک ملک کے عقلاء دوسرے ملک کے افراد پر ظلم ، تعدّی ، استعباد ، استبداد کی کوئی نہ کوئی وجہ تراش ہی لیتے ہیں ۔ حق کو کون قوت سمجھتا ہے یا قوّت ہی کو حق سمجھی جاتی ہے ۔ مرنے کے بعد نیستی کہاں ۔ موت ایک عالم سے دوسرے عالم میں منتقل ہونے کا نام ہے ۔ ایک اور بہت بڑی زندگی آگے ہے جو اس زندگی پر مبنی ہے ۔ إِنْ خَيْرًا فَخَيْرًا وَإِنْ شَرًّا فَشَرًّا
فَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ خَيْرًا يَرَهُ وَمَنْ يَعْمَلْ مِثْقَالَ ذَرَّةٍ شَرًّا يَرَهُ ، إِنْ خَيْرًا فَخَيْرًا وَإِنْ شَرًّا فَشَرًّا ۔ نیک تو نیک ، بد تو بد ۔ الدُّنْيَا مَزْرَعَةُ الْآخِرَةِ جیسا کروگے ویسا بھرو گے ۔ جیسا بوؤ گے ویسا کاٹو گے ۔ دنیا اور آخرت دونوں میں خوش بصری کی بھی کوئی صورت ہے ۔ اور اس کو بتائے کون ؟ اور اس کی تقنین کرے کون ؟ خدا مقنن ہے پیغمبر اس کا معلّم ہے اور شریعت اس کا قانون ہے ۔ اپنی خیرِ دارین چاہتے ہو تو اس کا حکم مانو ۔ پیغمبر کی تعلیم کے پابند ہو اور شریعت کو شمعِ ہدایت جانو ۔ بادشاہ کے قانون کی خلاف ورزی سے سزا ملتی ہے اور زندگی تکلیف میں گزرتی ہے ۔ قانونِ خداوندی سے سرتابی کروگے تو خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ کے مصداق ہو جاؤ گے ۔
آؤ ذرا اس یوسف خاں والے واقعہ پر ایک تحقیقی نظر ڈالیں کیا یوسف خاں نے چوری کی یا ڈاکہ ڈالا ؟ اس میں کیا شک رہے ۔ ڈاکے کے لئے اس نے منصوبے باندھے ، خیالات پکائے ۔ خوش حال لوگوں کے گھروں کی خبر رکھی ۔ ان کی غفلت سے فائدہ اٹھایا ۔ ان کے نوکروں سے سازشیں کی گئیں ۔ بالارادہ اپنے گھر سے نکلا باقاعدہ دوسروں کے گھر میں گھسا ۔ جان بوجھ کر غیروں کا سامان لیکر چلتا بنا ۔ یہ سب کام اس نے کئے جو بدیہیات اور محسوسات سے ہیں اسی بنا پر تو ناظم صاحب فوجداری نے سزا دی ۔ اگر یہ صاحبِ ارادہ نہ ہوتا ۔ اس کی عقل بے کار ہوتی ۔ اس کو اپنے آپ کی خبر نہ ہوتی تو متضررین شکایت کرتے نہ کوتوالی چالان کرتی ۔ نہ عدالت اس کو سزا سناتی ۔
اگر وہ اپنی بے ارادتی کا عذر پیش کرے جبکہ وہ عقل و ہوش میں ہو تو یہ عذر مسموع بھی نہ ہوگا ۔ اور سزا ہو کر رہے گی ۔ اور ہونی ہی چاہئیے ۔ اگر کوئی واقعی دیوانہ ہے اس کے افعال تحتِ قہرمانِ عقل نہ رہے ہوں تو وہ دارالمجانین میں رکھا جا سکے گا ۔ نہ کہ مجرمین کے ساتھ ۔
آخر یہ ڈاکہ اس نے کیا کیوں ؟ اور ایسا ارادہ پیدا ہوا کیونکر ؟ ماں باپ نے صحیح تربیت و تعلیم نہیں دی ۔ صحبتِ بد نے اپنا اثر ڈالا متعلقین کی حرص و زیادہ طلبی نے آمادہ کیا ۔ مالداروں کی غفلت نے رہنمائی کی ۔ دل و دماغ کی قوّت نے جُرأت دلائی ۔ ان تمام اسباب کا اجتماع ڈاکے کے ارادوں کی علّت بن گیا ۔
آؤ اور ایک دفعہ پھر اس پر نظرِ غائر ڈالیں ۔ چوری نہ ہوتی یا ڈاکہ اور جرم نہ ہوتے تو کیا ہوتا ؟ کوتوالی کا انتظام کیوں کر نمایاں ہوتا ، امناء اور خلفیہ کے عہدیداروں کی قابلیت کس طرح ظاہر ہوتی وکلاء کے قانون دانی اور بال کی کھال نکالنے کا کب مزہ آتا ؟ ناظم فوجداری کا دودھ کا دودھ پانی کا پانی کرنا ۔ پردۂ خفا میں چھپا کا چھپا رہ جاتا ۔ اہلِ محابس کا انتظام ظہور کے لئے ترستا رہ جاتا ۔ یہ تمام صیغے بیکار ہو جاتے اس کے ملازمین ضروریاتِ زندگی حاصل کرنے میں کس قدر مضطر و پریشان ہوتے ۔ معلوم ہوا کہ نظامِ عالم اور دنیا کی رنگارنگی
کے لئے جو کچھ ہو رہا ہے اچھا ہی ہو رہا ہے ۔ نظامِ کلی کے لحاظ سے کوئی شئے بُری نہیں ۔ یہاں خیر کو شر سے قریبی رشتہ اور ایک کو دوسرے سے گہرا تعلق ہے ۔ حکمت کے دریا میں خیر و شر دونوں ڈوب کر اور اس کے قیامت خیز تلاطم میں پاش پاش ہو کر صاف و شفاف پانی رہ جاتے ہیں ۔ نہ اس کا نشان باقی رہتا ہے نہ اس کا ۔ غرض کہ اس اعتبار میں خیرِ محض اور حسنِ ذاتی ہے ۔
آؤ پھر ایک مرتبہ اسی مسئلہ پر ذرا غور کریں ۔ مہندس یا معمار نے مکان کا دل میں خاکہ سونچا کئی قطعے اس خاکے میں تھے ۔ ملاقات کا کمرہ ، خلوت کا کمرہ ، دفتر کا کمرہ ، کتب خانہ ، سلاح خانہ ، خواب گاہ ، نعمت خانہ ، دالان ، بچوں اور ماماؤں کے کمرے ، مودی خانہ ، باورچی خانہ ، حمام ، ادب خانہ ، اصطبل ، اس کے متعلق حجرے ، نوکروں کے حجرے وغیرہ وغیرہ ۔ پھر اس خاکے کو کاغذ پر کھینچا ۔ پھر اس خاکے کے مطابق مکان کو وجودِ خارجی دیا ۔ یعنی مکان بنایا ۔ ملاقات کا کمرہ عمدہ رنگے ہوئے ہیں ، صوفے ، میز ، کرسیوں وغیرہ سے آراستہ ، بجلی کے گولے سے منور ۔ دروازوں پر جالی کے پردے چھوٹے ہوئے ۔ اس کے بالمقابل حمام میں ایک ٹب ہے اور اس کے پاس ہی ایک لوٹا ، چوکی پر صابون دان ہے ، کھونٹی پر ایک تہہ بند ہے اور ایک توال ۔ ادب خانہ میں صرف ایک ٹونٹی والا پانی کا پائپ اور ایک لوٹا ہے ۔ معمار مہندس نے تمام کمرے بنا دئیے تھے ۔
صاحبِ خانہ نے کسی کو آراستہ کر دیا ، کسی میں میلا ڈالا ۔ کیا اس نے ادب خانہ پر ظلم کیا یا حمام یا باورچی خانہ پر ؟ نہیں ، ان قطعات کی طبیعت کا اقتضاء ، ان کی استعدادِ ذاتی کی طلب بھی یہی تھی کہ ان کے ساتھ ایسا ہی معاملہ کیا جاتا ۔ اور ملاقات کے کمرے ، خلوت خانہ اور خواب گاہ کا مقتضیٰ بھی یہی تھا کہ وہ آراستہ و پیراستہ کئے جاتے ۔ شئے ہمیشہ اپنے لوازم اور اقتضاءات کے ساتھ رہتی ہے ۔ یہ نہیں کہ شئے کو کوئی اور اس کے لوازم و ذاتیات دیتا ہے ۔ ورنہ ملزوم سے لازم کا انفکاک لازم آئیگا ۔ جو محال ہے ۔ بہرحال مکان کے نظام کا یہی مقتضا تھا کہ ہر حجرہ وہ مقام اپنے کمالِ ذاتی کو پہنچتا ادب خانے کی موری کا پتھر زبانِ حال سے چلا رہا ہے کہ وہ موری میں لگایا جائے ۔ مہندس کے خیال کے مطابق جس طرح ملاقات کا کمرہ ضروری ہے اُسی طرح ادب خانہ بھی ۔ اگر ادب خانہ نہ ہوتا تو تمام مکان متعفن ہو جاتا ۔ اگر موری نہ ہوتی تو گھر غلاظت سے بھر جاتا ۔ غرض کہ ہر شئے اپنے محل پر اچھی ہے ۔ ہر شئے کو اس کا حق نہ دینا یا اس کے محل پر نہ رکھنا ظلم ہے نہ کہ برعکس ۔
آسمان سے موتی کے جیسا صاف و شفاف پانی برستا ہے اور وہ موتیا و گلاب کے درخت میں پھول نکالتا ہے اور ان سے دماغِ عالم کو معطر کر دیتا ہے ۔ ناگ پھنی میں کانٹے ، کریلے میں کڑویت ، جدوار میں تریاقیت ، آم میں شیرینی ، حنظل میں تلخی پیدا کر دیتا ہے
پانی وہی ہے مگر اپنی اپنی استعداد ہے ۔
حکماء کہتے ہیں الوجود خیر محض والعدم شر محض جہاں خوبی پاتے ہو وہ وجود کی وجہ سے ہے ۔ جہاں شر سمجھتے ہو اس کا مرجع عدم ہی ہے ۔ سپاہی کے دست نے وار کیا ، تلوار نے بُرش دکھائی گردن کٹ گئی ۔ دشمن کا سر اڑ گیا ، غور کرو یہاں شر کہاں سے پیدا ہوا ؟ کیا سپاہی کے دستِ زبردست سے ؟ اگر سپاہی کا ہاتھ خالی جاتا یا وہ کمزور ثابت ہوتا تو عیب تھا ۔ تلوار کی تیزی بھی قابلِ تعریف ہے ۔ مقتول کی گردن کا کٹنا بھی اس کی طبیعت کا مقتضیٰ تھا ۔ شرّیت جو پیدا ہوئی وہ زوالِ حیات سے ۔ مقتول کی بیوی کا بیوہ ، بچوں کا یتیم ہو جانا ۔ اس کے متعلقین کا کوئی خبر گیر اس نہ ہونا باعثِ شر ہیں جو سب عدمی ہیں ۔ جب چور کے پاس روپیہ نہ تھا وہ تکلیف میں تھا ۔ ساہوکار کے پاس روپیہ تھا وہ خیر میں تھا ۔ جب چور نے روپے کو اس سے جدا کر دیا اور اس کو اپنے پاس کر لیا تو ساہوکار حالِ شر میں آ گیا ۔ اور چور حالِ خیر میں ۔ جب عدالت نے اسکو قید میں ڈال دیا اور اس کو اس کے بیوی بچوں سے چھڑوا دیا ، مال و لذات سے جدا کر دیا تو وہ حالِ شر میں آ گیا
لذات سے جدا کر دیا تو وہ حالِ شر میں آ گیا ۔ پس بہر حال خیر کا مبدء اور مرجع وجود است ۔ اور ہر شر کا مبدء اور مرجع عدم ۔
اب میں ایک سوال کی طرف توجہ دلاتا ہوں ۔ کیا خیر و شر دونوں بندے کی طرف سے ہیں یا دونوں خدا کی طرف سے یا خیر خدا کی طرف سے اور شر بندے کی طرف ہے ؟ میرے پاس تینوں باتیں صحیح ہیں اور ہر ایک اپنے محل پر حق ہے ۔
(۱) لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ (۲) قُلْ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ (۳) مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ ۔ یہ بات ظاہر ہے کہ نماز ہم پڑھتے ہیں ، روزہ ہم رکھتے ہیں ، غیبت ہم کرتے ہیں ۔ جھوٹ ہم بولتے ہیں ان میں کوئی چیز ایسی نہیں ہے جو خدائے جل جلالہ کی طرف منسوب ہو سکے ۔ اور ان افعال کا فاعل حق عز مجدہ کو جائیں ۔ کیونکہ یہ مسئلہ کسبِ فعل پر مبنی ہے ۔ پس فعلِ خیر و فعلِ شر بندے کی طرف راجع ہے ۔ یہی معنی ہیں لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ کے جس کا فعل اسی کی طرف منسوب ہو گا ۔
یہ بات بھی مخفی نہیں کہ خلقِ فعل اور اعطاءِ وجود ربّ العلمین کا
کام ہے ۔ پس جب تک پروردگار کن نہ فرمائے گا ۔ بندے کا نہ اچھا کام نمایاں و پیدا ہو سکتا ہے ، نہ اس کا بُرا فعل ۔ پس باعتبارِ خلق و اعطاءِ وجودِ خارجی کے ہر شئے ، ہر فعل ، ہر صفت خدائے تعالیٰ کی محتاج اور اس کی طرف دستِ گدائی و سوال کشادہ ہے ۔ یہ ہے معنی قُلْ كُلٌّ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ کے ۔
یہ بات بھی پوشیدہ نہیں کہ نورِ خورشید ہر شئے پر برابر پڑتا ہے ۔ اس کے اعطاءِ نور میں بخل نہیں مگر وہی نور جب اشیاء پر پڑتا ہے تو ان کی حقیقت کی صلاحیت کے مطابق ۔ اُن کی فطرت کے اقتضاء کے مناسب منعکس ہوتا ہے تو کہیں نیل گوں ، کہیں سرخ ، کہیں زرد کہیں ارغوانی ، کہیں سبز ظاہر ہوتا ہے ۔ لافنگ گیلری میں جاؤ تو تم کہیں دبلے لمبے ، کہیں موٹے اور چھوٹے قد کے ، کہیں نیچے پاؤں اوپر ، کہیں راست اور درست معلوم ہوتے ہو ۔ یہ قصور آفتاب کا یا تمہارے دیکھنے کا ؟ نہیں بلکہ دکھانے والے آئینوں کا ہے ۔ کہ کوئی اچھے کو اچھا دکھاتا ہے اور کوئی اچھے کو بُرا دکھاتا ہے ۔
پس خدائے تعالیٰ جو وجودِ محض ہے 'خیرِ محض' ہے اُس کی طرف شر کا رخ نہیں ۔ تمام شرور حقیقتِ ممکنہ کی طرف اور اس کے عدمِ ذاتی کی طرف راجع ہونگے ۔ خلاصہ یہ کہ خیر خدائے تعالیٰ کی طرف سے اور شر بندے کی طرف سے ہے ۔ اور مرجعِ خیر حق اور مرجعِ شر ممکن ہے ۔ یہ معنی ہیں مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ
سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ کے ۔ (حکمت اسلامیہ ص ۴۱-۴۲)
بندے کو چاہیئے عیوب و نقائص میں خود کو اللہ کی سپر بنائے اور ذاتِ حق تک نقائص کو نہ پہنچنے دے اور کمالات و محامد میں ذاتِ حق کو اپنی سپر بنائے یعنی کمالات کو اس کی طرف منسوب کرے ۔ إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ ۔ الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔ (ماخوذ از تمہید فصّ آدمیہ فصوص الحکم از بحر العلوم ص ۵)
در فیضِ حکمت فتوحیہ و کلمہ صالحیہ (فصوص الحکم) کی شرح کے پہلے حضرت نے جو تمہید لکھی ہے اُس میں ان تینوں آیتوں کی جو اوپر بیان ہوئی ہیں مسائل کی تحقیق اس طرح کی ہے ، (للرتب) :
’’ہر شخص کا جیسا عینِ ثابتہ اور اس کی طبیعت ہو گی ویسا ہی کام وہ کرے گا ۔ خدائے تعالیٰ تو اس کی فطرت اور طبیعت کے اقتضاءات کے موافق نمایاں اور موجود کرتا ہے ۔ لہذا بھلا کیا تو تم نے اور بُرا کیا تو تم نے ۔ خدا پر کیا الزام یہ توجیہ ہے ۔ لَهَا مَا كَسَبَتْ وَعَلَيْهَا مَا اكْتَسَبَتْ کی ۔ رونا ہے تو اپنے کو روؤ ۔‘‘
یہ بات بھی ظاہر ہے کہ موجودات اسمائے الٰہی کے جلوے ہیں کیونکہ موجود بالذات صرف ذاتِ حق ہے ۔ عینِ ثابتہ و فطرت
مخلوق کے موافق تمام آثار ظاہر ہونگے ۔ آئینے کی جیسی استعداد ہو گی ویسا ہی اُس سے انعکاس ہو گا ۔ وہ جتنا زیادہ اچھی ہو گی جو اسماءِ الٰہیہ کو زیادہ منعکس کرے گی ۔ لہٰذا خیر تو وجودِ الٰہی سے ہوتا ہے اور شر عدمِ انعکاسِ اسمائے الٰہی ناقصِ استعداد سے ۔
یہ ہے توجیہ مَا أَصَابَكَ مِنْ حَسَنَةٍ فَمِنَ اللَّهِ وَمَا أَصَابَكَ مِنْ سَيِّئَةٍ فَمِنْ نَفْسِكَ کی ۔ یہ بات بھی ظاہر ہے کہ اگر خدائے تعالیٰ خلق و تکوین نہ فرمائے تو کچھ بھی نمایاں نہ ہو گا ۔ نہ کسی کا خیر ہی نمایاں ہو گا نہ کسی کا شر ہی ظاہر ہو گا ۔ پس تینوں آیتیں اپنے اپنے مقام پر قائم ہیں ۔
خیر و شر کے مسائل نہایت اہمیت رکھتے ہیں ۔ اگر اس میں طوالت یا تکرار ہو جائے تو میری نظر میں نامناسب نہیں ۔ حضرت نے المعارف حصہ دوم ہی میں ’’وجود‘‘ کے عنوان کے ضمن میں خیر و شر کو ایک دوسرے انداز میں سمجھایا ہے ، جو حسبِ ذیل ہے ۔ (للرتب)
جب یہ بات ثابت ہو گئی کہ اعیانِ ثابتہ معلوماتِ الٰہیہ ہیں اور یہ کہ وہ موجود فی الخارج نہیں اور خارج میں سوائے ذاتِ حق کے
کوئی نہیں تو دو امورِ تحقیق طلب ہونگے ۔ اول اعیانِ ثابتہ کا مجعول و مخلوق ہونا ۔ دوم ان پر احکامِ خارجیّہ کے مرتّب ہونے کی کیفیت ۔ اس کا جواب یہ ہے کہ اعیانِ ثابتہ پر آثار مرتّب ہونے کے لئے صرف معلومِ واجب تعالیٰ ہونا کافی نہیں ۔ بلکہ ان حقائق و اعیان سے اسماءِ الٰہیہ کو نسبتِ تعین ہو جائے اور اسماءِ الٰہیہ ان حقائق کے اقتضاء کے مطابق نمایاں اور تعیّن و تشخّص اختیار کریں تو اعیان سے آثار ظاہر ہونگے ۔
جیسا عناصر مثلاً تحتِ حقیقتِ شجر تعیّن اختیار کرتے ہیں تو اُن پر احکامِ اشجار مرتّب ہوتے ہیں ۔ جس طرح کہ شجر میں عناصر چھپ جاتے ہیں اسی طرح آپ ہم میں اسماءِ الٰہیہ مخفی ہو گئے ہیں اور جس طرح خارج میں عناصر ہیں اور شجر اعتباری و واقعی اور علمی شئے ہے ۔ اس طرح خارج میں اسماء الٰہیہ ہیں آپ ہم اعتباری و علمی ہیں اور جس طرح عناصر بھی اعتباری و علمی امور ہیں اور خارج میں صرف مادّہ ہے ۔ اسی طرح اسماء بھی اعتباری و علمی امور ہیں اور خارج میں صرف ذاتِ حق ہے جس طرح قدماء حکماء کے پاس مادّہ قدیم اور اس پر وارد ہونے والے صُوَر حادث ہیں ۔ اسی طرح ذاتِ حق قدیم اور ہم حادث ہیں ۔ جس طرح شیر گائے کو کھا جاتا ہے ۔ حالانکہ شیر اور گائے دونوں عناصر یا مادّہ کے تعینات ہیں ۔ اسی طرح مخلوقات کو ثواب و عذاب و رحمت ہوتی ہے ۔ اور جس طرح مادّہ حکماء کے پاس عالمِ عناصر پھر عالمِ جمادات ، پھر عالمِ نباتات ، پھر عالمِ حیوانات ، پھر عالمِ انسان
میں ترقی کرتے کرتے عالمِ لاہوت میں پہنچتا ہے ۔ اسی طرح عینِ ثابتہ یا حقیقتِ ممکن علمِ الٰہی سے عالمِ ملکوت ، عالمِ مثال ، پھر عالمِ ناسوت یا عالمِ ملک و شہادت کو پہنچتے ہیں ۔ کیا یہ عوالم خارج میں نہیں ؟ عوالم اور عوالم میں جو کچھ ہے سب حقیقتاً علمِ الٰہی میں ہیں ۔ مگر ان کو موجود فی الخارج اسماء بلکہ ذاتِ حق سے جو موجود فی الخارج ہے ایک قسم کا ربط ہو گیا ہے ۔ اس لئے ان کو بھی موجود فی الخارج کہتے ہیں ۔ کیا میں حقیقتاً موجود فی الخارج نہیں ہوں ؟ کیا میں ارد گرد کی چیزیں نہیں دیکھتا ؟ ارد گرد کی چیزیں تمہارے علم و خیال سے خارج ہیں اس لئے موجود فی الخارج ہیں مگر تم اور تمہارے ارد گرد کی جو کچھ چیزیں ہیں ۔ سب علمِ الٰہی میں ہیں بلکہ علمِ الٰہی کے ایک کھیل کا نام عالم ہے ۔
ایک امر قابلِ توجہ ہے ۔ بدنِ انسانی پر غور کرو ۔ اس میں ناک ، منہ ، زبان ، ہاتھ پاؤں وغیرہ کتنے اعضاء ظاہری ہیں ۔ اور دل و دماغ ، جگر ، معدہ وغیرہ کتنے اجزاء باطنی ہیں کیا آنکھ اچھی یا کان ؟ ظاہر ہے کہ آنکھ اچھی ہے اگر نہ ہو تو دنیا اندھیر ہو ۔ مگر کان بڑا رستہ بند ہو ۔ دل اچھا ہے یا جگر کے گوشت کا ٹکڑا ؟ ظاہر ہے کہ دل بادشاہ ہے ایک منٹ کے لئے وہ اپنا فعل چھوڑ دے تو جان نکل جائے ۔ ہم تم راہی ملکِ بقا ہو جائیں ۔ مگر کوئی نظامِ بدنِ انسانی پر غور کر کے کہے کہ ہر چیز اُس کے اعتبار سے نہایت ضروری ہے یا نہیں ؟ دیکھو تمام اعضاء میں کیسا باہمی ارتباط ہے ۔ اگر ایک عضو
نہ رہے یا اس کا فعل خراب ہو جائے تو سارے بدن کا انتظام بگڑ جائے ۔ دوسرے دور دور کے اعضاء بغیر متاثر ہوئے نہ رہیں ۔ کیا سخت تکلیف ہو ۔
اگر پیشاب بند ہو جائے یا پاخانہ نہ آئے ، تو دیکھو کیسی بے قراری ہوتی ہے ! کیسے طبیعت گبھڑاتی ہے ۔ جو اعضاء ناپاک اور جن اعضاء کا نام لینا تک مکروہ سمجھا جاتا تھا ۔ ان میں سلائی کرنے حقنہ دینے کے لئے روپیئے خرچ کرنے پڑیں گے ۔ اور ڈاکٹر کا احسان علیحدہ ۔
اسی طرح نظامِ تمدن میں علماء ، فضلاء ، وزراء ، شاہ و گدا سب کی ضرورت ہے ۔ دیکھو خاکروب (مہتر ، بھنگی) ایکا کر کے میلہ اٹھانا چھوڑ دیتے ہیں تو سارے شہر کے گھر متعفن و غلیظ ہو جاتے ہیں ۔ سب کی صحتوں پر کیسا بُرا اثر پڑتا ہے ۔ دیکھو خاکروب اور اس کا پیشہ بھی نظامِ تمدن میں کتنی اہمیت رکھتا ہے ۔ اسی طرح وجود کے تمام ظہورات فی حد ذاتہ اچھے ہیں ، نظامِ کلّی کے اعتبار سے ہر شئے اپنے مقام میں اچھی اور خیر ہے ۔
فرض کرو کہ شیر گائے کو کھا جائے یا بھیڑیا بکری کو ، تو چونکہ گائے بکری کو شیر اور بھیڑیئے کا کھا جانا اُن کا مقتضائے طبیعت ہے ۔ اس لئے شیر اور بھیڑیئے کی طبیعت کے لحاظ سے ہرگز بُرا نہیں ہے ۔ اور اگر گائے بکری کا مالک اس شیر یا بھیڑیئے کو گولی مار دے تو وہ
بھی بُرا نہیں ہے ۔ کیونکہ انسان کو اپنی جان و مال کی حفاظت میں اسلحہ کا استعمال کرنا اُس کی عقل کا اقتضا ہے لہٰذا وہ بھی اچھا ہے ۔ پھر وہ اگر حدودِ ممنوعہ شکارگاہِ سرکاری کا واقعہ ہے تو مہتممِ شکارگاہ کا اُس گولی چلانے والے پر مقدّمہ چلانا بھی جو قانونِ شکارگاہ کا مقتضاء ہے اچھا ہے ۔ اور حاکم کا شیر کے آبادی سے قریب آنے کے خطرہ کو ملاحظہ فرما کر معاف کر دینا جو اُن کے مرحمت و عدالت کا مقتضا ہے تو وہ بھی اچھا ہے ۔ غرض کہ ہر شئے کا کمال اُس کے اقتضاءاتِ طبیعیہ میں ہے ۔
یہ امر بھی قابلِ توجہ ہے کہ شیر گائے کو کھا جائے تو یہ فعل شیر کا سمجھا جائیگا نہ کہ عناصر یا مادّے یا وجود کا ، کیونکہ شیر کی طبیعت اُس کی مقتضی ہے لہٰذا وہ اسی پر منحصر رہے گا ۔ اور اس کی خیریت یا شرّیت اس کی طرف منسوب ہو گی نہ کہ اُس کے ارکانِ اربعہ یا عناصر یا مادّے یا وجود کی طرف ، ہر چند منشاءِ جزئیات کا کلّیات اور کلیات کا وجود ہے ۔ اس سے معلوم ہو گیا کہ فعل کا کاسب بندہ ہے اور خالق حق تعالیٰ ۔ بندے کے فعل کی شرّیت خالق کو نہ پہنچے گی ۔ کیونکہ خالق کا فعل اعطاءِ وجود اور نظامِ کلّی اور مصلحتِ عامّۂ عالم کے اعتبار سے ہے اور اس اعتبار میں خیرِ محض اور کمال ہی کمال ہے ۔
اس امر پر بھی توجہ کرو کہ ایک ممکن جو باطل اور معدوم بالذات ہے ۔ وہ دوسرے ممکن کو کیونکر وجود دے سکتا ہے ایک محتاج دوسرے محتاج کی کیا مدد کر سکتا ہے ۔ ایک مفلس دوسرے مفلس کو کیا عطا کر سکتا ہے ۔
پس خالقِ صغیر و کبیر و نقیر و قطمیر وہی عزیز و قدیر ہے ۔ وَالْقَدْرِ خَيْرِهِ وَشَرِّهِ مِنَ اللَّهِ تَعَالَى ۔ بندہ اور بندے کے تمام افعال کا خلاق حق تعالیٰ ہے ۔ خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ یہ خیریت و شرّیت ہمارے لحاظ سے ہے جو جانبِ امکان کا تقاضا ہے ۔ مگر خوب سمجھو ! جو ہمارے اعتبار سے شر ہے ۔ وہی حق تعالیٰ کے اعتبار سے خیر ۔ پس کسب خیر و شر دونوں ہو سکتا ہے اور خلق صرف خیر ۔
حاصل یہ کہ بھلائی ، برائی ، نیکی و بدی اور خیر و شر تین قسم کے ہوتے ہیں ۔
اوّل خیر و شرِ اضافی ۔ یعنی بعض اشیاء کا بعض اشیاء کے اعتبار سے اچھا یا بُرا ہونا ۔ ایسا خیر و شر نا قابلِ التفات ہے ۔
دوئم خیرِ کثیر ، شرِ کثیر ۔ یعنی جس میں فائدہ زیادہ ہو یا نقصان زیادہ ہو ۔ خیرِ کثیر واجب الاختیار اور کرنے کے قابل ہے ۔ اور شرِ کثیر واجب الترک اور چھوڑنے کے لائق ہے ۔ اسی اصول پر قوانینِ سلطنت و نوامیسِ شریعت کی بنیاد ہے ۔
سوئم خیرِ محض یعنی بالکل بھلائی اور شرِ محض یعنی بالکل برائی نظامِ کلّی ، مصلحتِ عامّہ کے لحاظ سے ہر شئے موجود ہے ، اپنے مقام پر اچھی ہے تحقیق سے ثابت ہو گیا ہے کہ مرجع خیر وجود ہے اور مرجع شر عدم ۔ اعتبارِ خیرِ محض واجب الاعتقاد ہے اور اسی پر تصوّف کی بنیاد ہے ۔ یہ امر بھی قابلِ توجہ و اعتبار ہے کہ حقیقتِ ممکنہ یعنی عینِ ثابتہ
معلومِ الٰہی صورتِ علمیہ جب ایک عالم میں پہنچی ہے تو اُس عالم کے اعتبار سے اس کی مناسبت سے اُس کے اقتضاءات بروئے کار اور نمایاں ہو جاتے ہیں ۔ جب دوسرے عالم میں پہنچی ہے تو وہی اقتضاءات دوسرے رنگ میں ظاہر ہوتے ہیں اس طرح عالم بعد عالم لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَنْ طَبَقٍ کا مصداق ہے ۔
ذرا غور کرو ان اقتضاءات کا نمایاں کرنا ، مقتضائے ظہور پر جلوہ گر کرنا ظلم ہے یا عدل ۔ مستحق کو اُس کا حق دینا کیونکر ظلم ہو سکتا ہے ۔ محض عدل اور عینِ حق رسانی ہے ۔ ربّ العالمین جو کچھ کر رہا ہے اور جو عطا کر رہا ہے عینِ انصاف اور روحِ عدالت ہے خدائے تعالیٰ کی قدرت جو چاہے کر سکتی ہے ۔ اس پر کوئی شئے واجب نہیں لَا يُسْأَلُ عَمَّا يَفْعَلُ وَهُمْ يُسْأَلُونَ مگر حکمتِ بالغہ ، قدرتِ تامہ کو اپنی طرف رجوع کر لیتی ہے ۔ تَنْزِيلٌ مِّنْ عَزِيزٍ حَكِيمٍ ، قُلْ فَلِلَّهِ الْحُجَّةُ الْبَالِغَةُ صرف قدرت سے بحث کرنا اور حکمت کو نظر انداز کرنا خلافِ حکمت ہے ۔ ذرا آنکھ کھول کر دیکھو کیا نظامِ اکمل ہے ۔ کیا حکمتِ اجمل ہے ۔ اگر اس کی حکمت ہماری سمجھ میں نہ آئے تو یہ ہماری کوتاہ نظری ہے ۔ وہ جیسا قدیر ہے حکیم بھی ہے خدائے تعالیٰ کی ہر صفت ناقابلِ تعطل ہے ۔ اس امر پر بھی خوب توجہ کرنی چاہیئے کہ حکمتِ بالغہ کے مطابق جس ترتیب سے جس صفت کا ظہور معین ہے وہی اُس کا وقت ہے اپنے وقت پر کام نہ کرنا البتہ تعطل و بے کاری ہے دوسرے کے کام کے
وقت کام نہ کرنا ہرگز تعطّل و بیکاری نہیں ۔ اس امر کے لحاظ نہ کرنے سے بڑی بڑی غلطیاں ہوتی ہیں ۔ پس خلق کے وقت اماتت کا متعلّق نہ ہونا اس کا تعطّل نہیں ۔ اماتت کے وقت احیاء کا متعلّق نہ ہونا تعطّل و بیکاری نہیں ہے ۔ مگر خدائے تعالیٰ ایسا ہرگز نہیں کرتا ۔ اس کا ہر فعل محض خیر ، عینِ حکمت ، سراپا رحمت ہے الْحَمْدُ لِلّٰهِ عَلَى كُلِّ حَالٍ ۔ (المعارف حصہ دوم "وجود" ص ۱۰۶ تا ۱۰۷)
واضح ہو کہ معلوماتِ الٰہیہ یا اعیانِ ثابتہ یا صُوَرِ علمیہ کئی قسم کے ہیں ۔ (۱) خود اسماءِ الٰہیہ جو نفسِ ذاتِ حق سے منتزع ہیں وہ باعتبارِ منشاء کے عینِ ذاتِ حق ہیں اور ذاتِ حق کے ساتھ قدیم ہیں ۔ یعنی اُن کی ذات ، ذاتِ حق ہے اور منشاء و منتزع عنہ قدیم ہے ۔ لہٰذا وہ بھی قدیم ہیں ۔
(۲) وہ معلومات جن کو وجودِ خارجی سے جو عینِ ذاتِ حق ہے کوئی ترجیح حاصل نہیں ، ان کا وجود بھی ضروری نہیں ۔ اور عدم بھی ضروری نہیں جب وہ وجودِ خارجی و اسماءِ الٰہیہ سے ملتے ہیں تو اُن سے آثار نمایاں ہوتے ہیں یعنی وہ مخلوق و مجعول ہوتے ہیں ورنہ نہیں ۔ ایسے معلومات ممکنات ، جائزات ، مخلوقات کہلاتے ہیں ، ان میں سے کلیات کو ماہیات اور طبائعِ مرسلہ اور جزئیات کو ھویّات کہتے ہیں ۔
۳ ۔ وہ معلومات یا صُوَرِ علمیہ جو ذاتِ حق ، وجودِ حقیقی اور اسماءِ الٰہیہ سے (جو خارج میں عینِ ذاتِ حق ہیں) مباینت و معاندت و معارضت
رکھتے ہیں ۔ وہ ہرگز موجود نہیں ہو سکتے ایسے صُوَرِ علمیہ ممتنع ، محال مستحیل کہلاتے ہیں ۔
یہ خوب یاد رکھو کہ قدرت کا تعلق عین و معلوم سے بعدِ علم ہوتا ہے اور ارادۂ الٰہی فرعِ حکمتِ بالغہ ہے ۔ جو شئے خلافِ حکمت ہو وہ ناقابلِ تعلیقِ قدرت و ارادہ ہے ۔ پس محالات اور خلافِ حکمت امور سے کُن متعلّق نہیں ہو سکتا اور اُن میں قابلیت ہی نہیں ۔ محالات کو ممکن سمجھنا قابلِ خلق و وجود سمجھنا جہل ہے ۔ یہ سمجھنا کہ خدائے تعالیٰ غیر حکیمانہ کام کر سکتا ہے اُس کو حکیم نہ ماننے کے مساوی ہے ۔
مجنون و سفیہ کی قدرت تحتِ علم و حکمت نہیں رہتی ۔ ہوشمند و ذی عقل حکیم کی قدرت تحتِ علم و حکمت رہتی ہے ۔
محالات سے قدرت و ارادہ کن متعلّق نہ ہو سکنے سے عجز لازم نہیں آتا ۔ عجز اُس وقت لازم آتا ہے کہ پہلے وہ چیز ممکن بھی ہوتی ۔ کیا کل سے جزو کو بڑا نہ کر دے سکنا ۔ یا ایک شئے کے ایک نہ پیدا کر سکنا ۔ یا اوّل سے پہلے اوّل اور آخر کے بعد آخر پیدا نہ کر سکنا عجز ہے ؟ ہرگز نہیں ۔ یہ تمام چیزیں محال ہیں ۔ اور محال سے قدرت کا متعلّق نہ ہونا عجز نہیں بلکہ ممکنات کا پیدا نہ کر سکنا بشرطیکہ کوئی مانع نہ ہو عجز و منافی قدرت ہے ۔
کیا خدائے تعالیٰ اپنا مثل پیدا کر سکتا ہے ؟ یہ سوال اس لئے مہمل ہے کہ مثلِ خدا محال ہے ۔ اور محالات ناقابلِ تعلّقِ قدرت ۔
کیا خدا خود کشی کر سکتا ہے ، جیسا آدمی خودکشی کرتے ہیں ؟ یہ سوال بھی مہمل ہے ، عدمِ خدا محال ہے اور تمہارا مرنا اور عدم ممکن ہے ۔ کیا خدا اپنے میں عیوب پیدا کر سکتا ہے ؟ ہرگز نہیں ۔ تحتِ قدرت ممکنات ہوتے ہیں ، ممتنعات اور خود ذاتِ حق تحتِ قدرت نہیں ، اُس کا وجود ایسا ضروری ہے کہ خود اپنے کو معدوم نہیں کر سکتا ۔ وہ ایسا اچھا ہے کہ اپنے کو بُرا نہیں بنا سکتا ، وہ ایسا بڑا ہے کہ اپنی قدرت سے باہر ہے ۔ غرض کہ اتنی بات یاد رکھو کہ صرف ممکنات تحتِ قدرت ہوتے ہیں ، نہ واجب نہ ممتنع بے کار مہمل باتیں جن سے عجزِ واجب تعالیٰ کا شبہ ہوتا ہے ، دماغ خراب ہونے کی علامت ہے ۔ (حکمت اسلامیہ ص ۴۲-۴۴)
چونکہ کلامِ الٰہی کے متعلّق اسلام میں ایک زمانہ تک سخت فتنہ برپا رہا ، اس مسئلہ میں ائمہ قتل کئے گئے ہیں ۔ مذہبی اختلاف کی ابتداء اور مذہبی معرکہ آرائیاں مسئلۂ کلام ہی سے ہوئیں ۔ چنانچہ عقائد یا فلسفۂ اسلام کا نام ہی علمِ کلام ہو گیا ۔ اس لئے میں اس کی گونہ تفصیل کروں گا تا کہ اس اختلاف کا منشاء غلط معلوم ہو جائے ۔
آؤ ذرا غور کریں ، ناٹکوں ، تھیٹروں میں کھیل کیوں کر ہوتا ہے ؟ کسی ناول یا ڈراما سے کھیل کو استخراج کرتے ہیں یا خود کسی ڈرامے کو عملی جامہ پہناتے ہیں ۔ کھیل سے پیشتر کیا ہے ؟
ڈراما نویس کی کتاب — اس سے پیشتر کیا ہے؟ ڈراما نویس کے الفاظ، جن کو وہ کتاب میں لکھتا ہے اور طبع کرواتا ہے۔ اس سے پیشتر کیا ہے؟ وہی ڈراما ہے، مگر خیالی الفاظ میں، جس زبان میں ڈراما نویس اُس کو ظاہر کرنا چاہتا ہے۔ ممکن ہے کہ کسی شخص کو کئی زبانیں آتی ہوں۔ وہ جس زبان میں چاہے فکر و خیال میں ڈراما کو ترتیب و تیار کر سکتا ہے، خواہ اُردو میں، خواہ عربی میں، خواہ انگریزی میں۔ اس نے زبان تو ہلائی نہیں، آواز تو نکالی نہیں، منہ سے ایک لفظ نہیں کہا۔ یہ دل میں انگریزی یا اُردو میں ناول کیا؟ دل میں شاید اسی ناول کے معنی ہونگے، جن کو زبان سے الفاظ میں بیان کرے گا؟ نہیں، معنی تو انگریزی، عربی، اُردو سب کے ایک ہیں۔ ناول میں ناول نویس کے الفاظ ہیں جو کہنے سے پیشتر خیال میں تھے۔ خیال میں جو الفاظ و کلام رہتا ہے اُس کو ”کلامِ نفسی“ کہتے ہیں۔
تو کیا معنی امراء القیس کے اور الفاظ میرے ہیں؟ نہیں، الفاظ بھی امراء القیس کے ہیں جن کو میں پڑھتا ہوں۔ خط لباس ہے ہمارے الفاظ کا، الفاظ لباس ہے کلامِ نفسی کا، کلامِ نفسی لباس ہے علم کا۔
کیا کھیل کے آج ہونے سے ڈراما کا آج پیدا ہونا لازم آتا ہے؟ نہیں، ڈراما تو پہلے سے ہے۔ تھیٹر میں اس کا ظہور آج ہوا۔
خدا توفیق دے، ڈراما نویس نے تو ایک وقت لکھا۔ اِن ایکٹروں نے تو احمقوں کو لوٹنے کے لئے سینکڑوں دفعہ اُس کا ظہور کیا۔ کیا ڈرامے کے آج طبع ہونے سے اس کا پیدا ہونا لازم آتا ہے؟ نہیں۔ ڈراما کا عالمِ کتاب میں آج ظہورِ تازہ ہوا ہے۔ اس سے پیشتر مطبع والوں نے کتنی دفعہ اُس کا ظہور کیا ہے۔
یہ کیا بات ہے، سیاہی نئی، کاغذ نیا، ہمارا پڑھنا نیا، مطبع نیا، مطبع والے نئے۔ مگر ناول سینکڑوں سال کا۔ اُس کی وجہ یہ ہے کہ قدیم ناول سے ان کا تعلق و ربط حادث ہے۔ تعلقات کے حدوث سے ناول کی قدامت پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
ڈرامے جو تھیٹروں میں پیش کئے جاتے ہیں، تو واقعات بھی ہوتے ہیں، اور اُن کے اخبار بھی ہوتے ہیں، واقعات حادث ہیں تو ان کے اخبار بھی حادث ہونگے؟ نہیں، تھیٹر میں واقعات بھی حادث، اُن کا بیان، خبر بھی حادث مگر اصل ڈراما قدیم۔ کیونکہ تھیٹری ڈراما کا ظہور ہے، ظہور کے حدوث سے اصل شئے کا حدوث لازم نہیں آتا۔
ہاں چند امور اور رہ گئے ہیں ان پر بھی غور کر لو۔ کلام کو علم سے کیا تعلق ہے؟ کلام معلومات کے اظہار کا ذریعہ ہے۔ ناول کا اسلوبِ بیان کیسا ہوتا ہے؟ ہر ناولسٹ کا ایک رنگ خاص ہوتا ہے۔ وہ بادشاہ، فقیر، عالم و جاہل، عورت و مرد کی لاکھ زبان لکھے، جاننے والے سے کبھی نہیں چھپتا کہ یہ فلاں شخص کا ناول ہے۔ کیونکہ...
ہر شخص کا طرزِ بیان جدا ہوتا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۴ تا ۴۶) جو لوگ اسالیبِ کلام سے واقف ہوتے ہیں وہ فوراً کہہ دیتے ہیں کہ شعر امراء القیس کا ہے یا زہیر کا۔ زمانۂ جاہلیت کا ہے یا اُن لوگوں کا جنہوں نے اسلام و جاہلیت دونوں کو پایا ہے۔ یا یہ کہ یہ شاعر عہدِ بنی امیہ کا ہے یا بنی عباس کا یا بالکل زمانۂ حال کا، پھر یہ کہ یہ شاعر بغداد کا ہے یا شام کا، حجاز کا ہے یا مصر کا، عرب کا ہے یا عجم کا۔ اگر ایک شعر سے پورا علم نہیں ہو سکتا تو دو چار شعر کے بعد تو امتیاز ہو ہی جاتا ہے۔ اُردو داں بھی سمجھ لیتے ہیں، یہ شعر سودا کا ہے یہ میر کا، ذوق کا ہے یا غالب کا، داغ کا ہے یا امیر کا۔
ہر زبان کے نقادِ سخن، شعراء و نظمائے کے باہم کلام میں امتیاز کرتے ہیں، اعلیٰ شعر کو ادنیٰ سے جدا کرتے ہیں۔ جہلِ مرکب، ہٹ دھرمی، بیجا مخالفت اور بات ہے۔ ذوقِ سلیم نہ رکھنے والے معرضِ بحث میں نہیں۔ صاحبِ ذوق کلامِ عالی سنتا ہے اور پہروں بلکہ دنوں اس کا مزہ لیتا ہے۔ ایسے صاحبِ ذوق عرب بلکہ عجم پر بھی بلاشبہ قرآن کا اعجاز، فصاحت و بلاغت کے اعتبار سے بھی ظاہر ہوتا ہے۔ (اعجاز القرآن ص ۱-۱۱)
شاعر یا منشی جس درجہ کا ہوتا ہے اُسی درجہ کا اُس کا کلام ہوتا ہے۔ ایک خشمگین آدمی کے کلام سے غصہ ظاہر ہوگا۔ ایک سپاہی کے کلام سے شجاعت ٹپکیگی۔ متنبیٰ سیف الدولہ کے ساتھ خود بھی جنگ میں شریک رہتا...
تھا تو اس کے قصیدے کا زور ہی الگ ہے۔ شعراءِ جاہلیت کے اشعار میں بے ساختگی، سادگی اور صداقت ہے، متمدن شعراء کے کلام میں صنائع بدائع ہیں، جن میں بناوٹ اور تکلف نمایاں ہے۔ خدا کے کلام کا لہجہ اور قوت ہی الگ الگ ہے۔ اسی طرح پیغمبر اور بزرگانِ دین کا کلام الگ ہوتا ہے۔ اور ریاکار و نمائشی لوگوں کا کلام جدا۔ صاحبِ فراست، عقلِ سلیم پہچان لیتا ہے کہ یہ کلام، کلامِ بشر سے وراء ہے۔ کما قال: مَا هُذَا مِنْ كَلَامِ الْبَشَرِ۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہر زبان کا ایک بڑا شاعر ہو جاتا ہے جس کی مثال مستقبل نہیں لا سکتا۔ تو کیا وہ بھی کلام اللہ ہو جائیگا؟ عربی میں امراء القیس، فارسی میں فردوسی، اُردو میں میر تقی یا آج کل غالب پرستوں کے پاس یا بعض کے پاس میر انیس یا یونانی میں ہومر اور انگریزی میں شیکسپیر۔ اس شخص کو سمجھنا چاہیے کہ ان شعراء کی جو تعریف کی جا رہی ہے، وہ بحیثیتِ مجموعی ہے۔ اُن کی تعریف اس پیمانے پر نہیں ہے کہ کوئی اُن کے کسی تین شعر کے برابر بھی نہیں کہہ سکتا۔
شعراء کی کمزوریوں کو دیکھنا ہو تو اعجاز القرآن دیکھیں۔ غالب کے دیوان میں سے چند چوٹی کے شعر نکلیں گے۔ میر تقی کے دیوان میں سے چند ہی نشتر نکلیں گے۔ سودا، داغ، امیر کے کلام میں بھی چند اچھے شعر نکل سکتے ہیں۔ میرزا دبیر کے کلام میں چند بند بلکہ چند مرثیے ایسے ہیں جو میر انیس کے بعض مراثی اور بند سے اچھے ہیں۔
فردوسی، نظامی، سعدی، خسرو، جامی، مولینا روم اُن کے کلام میں اعلیٰ درجہ کے شعر بھی ہیں، اوسط درجہ کے اور معمولی بھی۔ ان میں سے کسی کو کسی پر ایسی ترجیح نہیں ہے کہ دوسرے کے چند شعر بھی اُن کے اشعار کے برابر یا اعلیٰ نہ نکلیں۔
مجھے انگریزی تو آتی کہاں، مگر سُنتا ہوں کہ شکسپیر کا ماخذ تاریخ اور دوسروں کے ڈرامے ہیں۔ صرف دو ڈرامے اُس کے ذاتی ہیں اور اُن میں وہ کھو گیا ہے۔ نیز اُس کے کلام میں یکسانی کہاں۔ عمر کے بڑھنے سے زمانے کے بدلنے سے ان ڈراموں میں تغیر آتا گیا ہے۔ پھر نقادانِ سخن کی قدر اندازی سے بے چارے کے پرخچے اُڑ گئے ہیں۔ اس کے سانٹ سے ملٹن کے سانٹ کم نہیں۔ نفسِ فصاحت کے لحاظ سے بیکن بھی ایک مسلمہ استاد ہے کون کہتا ہے کہ بیکن کی نثر شکسپیر کی نظم سے کم ہے۔ بہر حال اگر شکسپیر اچھے، تو بیکن اور ملٹن بھی اچھے ہیں۔ بن جانسن بھی اس کی ٹکر کا ہے۔ یہ نہیں کہ شکسپیر کے سامنے سب ہیچ ہو گئے ہیں۔ لبید نے جو ساتوں شعراء میں سے ایک ہیں مسلمان ہو کر قرآن ہی پڑھتے اور اس پر سر دھنتے، شعر کہنا چھوڑ دیا۔
جانسن اور ہومر کے متعلق بعض محققین نے لکھا ہے کہ کہیں ہومر نے اچھا لکھا ہے تو کہیں جانسن نے۔ دنیا کے تمام شعراء اور خطباء میں کوئی ایسا نہیں جو دوسروں پر اتنی فوقیت رکھتا ہو کہ کسی کا ایک حصہ بھی اُس کے کسی حُصّے کے برابر نہ ہو۔ اور اس کا تمام و کمال کلام ایک درجہ پر ہو۔ یا اُس کے...
دو قولوں میں تناقض نہ ہو۔ یا اس کے کلام میں تغیر ممکن نہ ہو۔ قرآن شریف کی یہ حالت ہے کہ اُس میں سے ایک حرف نہ نکل سکتا ہے نہ زیادہ ہو سکتا ہے۔ نہ جملہ کی شکل تبدیل ہو سکتی ہے۔ نہ ایک حرف کی جگہ اُس کا مترادف ہی رکھا جا سکتا ہے۔ حالانکہ قرآن شریف (۲۳) سال تک اُترتا رہا۔ (اعجاز القرآن ص ۱۲ تا ۱۴)
نظام (متوفی ۲۲۱ھ) جو بڑا ادیب ہے اور فلسفی بھی ہے۔ کہتا ہے کہ قرآن کے جواب دینے کی قوّت اللہ تعالیٰ نے حضرت کے اہلِ زمانہ سے سلب کر لی ہے۔ اُس کے خیال میں قرآن کا مثل ممکن تھا۔ مگر سب لوگوں سے وہ قوّت ہی سلب کر لی گئی تھی تو جواب کیونکر دیا جا سکتا ہے۔ اُس کا یہ خیال بالکل غلط ہے کیونکہ اسی طرح قرآن مجید معجزہ نہ ہوا بلکہ اللہ تعالیٰ کا فصحاء و بلغاء سے جواب کی قوت سلب کر لینا معجزہ ہوا۔ افسوس ہے کہ اتنے بڑے ادیب پر قرآن کی حقیقت نہ کھلی ورنہ قرآن کے ایک ایک سورہ، ایک ایک آیت پر سر دھنتا، قربان ہوتا۔ غالباً وہ قرآن شریف کو سہلِ ممتنع سمجھ کر اس ورطے میں غوطہ کھا رہا ہے کہ قرآن کا مثل ممکن ہے۔ مگر یہ امکان کبھی فعلیت میں نہیں آتا۔ (اعجاز القرآن ص ۲۰)
قرآن شریف کے نغمہ اور سلاست پر غور کرو۔ قرآن شریف کے الفاظ کچھ ایسے نفیس مخارج کے حروف سے مرتب ہیں اور قرآن شریف میں ایسا سلاست و روانی ہے کہ نہ پڑھنے والے کی زبان پر گراں ہوتے ہیں...
نہ سُننے والے کے کان پر۔ اتنی ضخیم کتاب، اتنا بڑا حجم اور اُس میں ایک لفظ بھی ثقیل یا متنافر نہیں، دوسرے شعراء اور خطباء کے کلام میں یہ بات کہاں؟ (اعجاز القرآن ص ۹) ایک جاہل عربن نے قرآن شریف کو پڑھتے دیکھا تو پاس آ کر بیٹھ گئی، ہمہ تن گوش ہو کر سُننے لگی۔ کسی نے پوچھا یہ کلام کیسا ہے؟ کہا: ”میں تو جاہل ہوں، کیا بتاؤں، مگر اتنا ضرور کہوں گی کہ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ ایک طبق میں حلوہ ہے نیچے شہد ہے اوپر مسکہ“ (اعجاز القرآن ص ۹)
حضرت عمر رضی اللہ عنہ، رسول اللہ صلّی اللہ علیہ وسلّم سے لڑنے نکلے تھے۔ راستہ میں بہن کے گھر پہنچے۔ بڑے اصرار سے قرآن مانگا کہ دیکھیں۔ سورۂ طٰہٰ پڑھا تو دل میں اُتر گیا۔ باطل کی تائید کے لئے چلے تھے فاروقِ اعظم بن کر نکلے۔ عتبہ قریش کا ایک بڑا سردار تھا۔ حضرت نے قرآن شریف سنایا تو دونوں ہاتھ ٹیک دیئے اور لگا جھومنے اور آنسو بہانے۔ ولید نے سنا تو کہا: إِنَّ عَلَيْهِ لَحَلَاوَةً وَإِنَّ عَلَيْهِ لَطَلَاوَةً ”اس پر تازگی اور اس میں حلاوت ہے۔“ ابوجہل پہنچا کہ اتنے بڑے سردار ہو کر ایک بچے کی باتوں میں آ گئے اور تعریف بھی کرنے لگے، عربوں پر تمہاری اس تعریف کا بڑا اثر ہوگا۔ تم کو قرآن کی ہجو اور اُس پر اعتراض کرنا چاہیے۔ ولید نے کہا کیا؟ إِنَّهُ فَكَّرَ وَقَدَّرَ اُس نے سوچا اور اٹکل دوڑائی...
فَقُتِلَ كَيْفَ قَدَّرَ پھر اُس کو خدا کی مار کیسی اٹکل دوڑائی۔ کچھ سمجھ میں نہ آیا۔ ثُمَّ نَظَرَ ثُمَّ عَبَسَ وَبَسَرَ پھر غور کیا دیگر کوئی بات دل کو نہ ٹھمکی، پھر تیوری چڑھائی اور برا سا منہ بنا لیا ثُمَّ أَدْبَرَ وَاسْتَكْبَرَ پھر پیٹھ ہاتھ پھیری اور (اعتراض نہ کرنے کو اپنے لائق نہ) سمجھا، اور شیخی میں آ گیا۔ فَقَالَ إِنْ هُذَا إِلَّا سِحْرٌ يُؤْثَرُ پھر لگا کہنے، ”یہ تو بس سحر، جادو ہے جو نقل کیا جاتا رہا ہے، گاہ کہیں رکھتا نظر نہیں آتا۔“
کوئی اس کے جواب پر غور کرے اُس نے زبان داں، فصیح و بلیغ ہونے کے لحاظ سے قرآن کی فصاحت و بلاغت پر کیا اعتراض کیا، کچھ نہیں، صرف چلتا جادو کہہ دیا۔ ظاہر ہے کہ انسان جب کسی چیز کو طاقتِ بشری سے خارج دیکھتا ہے تو کہتا ہے کہ یہ تو جادو ہے۔ طاقتِ بشری سے خارج تو اس نے مان لیا۔ اس معجزہ کے عوض جادو کہہ دیا۔ کیا وہ جادوگر تھا؟ جادو کی حقیقت سے واقف تھا؟ کچھ نہیں، جس فن کا وہ تھا، جس کا وہ ماہر تھا اُس میں تو وہ مان گیا کہ قرآن کا مثل طاقتِ بشری سے خارج ہے۔ جادو وہ جو سر پر چڑھ کے بولے۔ (اعجاز القرآن ص ۲۰)
اس تمہید کے بعد واضح ہو کہ قرآن شریف کلام اللہ ہے۔ اُس کا طرزِ بیان شروع سے لے کر آخر تک معجزہ ہے۔ رسولِ کریم محمد مصطفےٰ احمد مجتبیٰ صلّی اللہ علیہ وسلّم ہر چند کہ افصح العرب والعجم ہیں، مگر کلام اللہ سے حدیث شریف کا اسلوبِ بیان بالکل جدا ہے۔
حدیث شریف میں قرآن شریف کی کوئی آیت آ جائے تو وہ صاف ممتاز ہو جاتی ہے۔ کبھی حدیث شریف سے نہیں ملتی۔ پھر قرآن شریف میں قطعاً یکسانی ہے۔ دشمن سے دشمن بھی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔ گو حدیث شریف میں بھی فصاحت کے لحاظ سے ایک مشترک اسلوب پایا جاتا ہے مگر وہ قرآنِ پاک سے بالکل مغائر ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۶ تا ۴۷) قرآن شریف کچھ اور ہی شئے ہے اس سے صاف معلوم ہوتا ہے کہ قرآن شریف حضرت رسولِ مقبول کا کلام نہیں، اللہ تعالیٰ کا کلام ہے۔
ہمارے سامنے صدیقِ اکبرؓ ، فاروقِ اعظمؓ ، مظہر العجائبؓ کے خطباء ہیں۔ اللہ اور بندے میں جو فرق ہے وہی قرآن اور اس کے کلاموں میں ہے۔ خطب ابن نباتہ ، مقاماتِ بدیعی یا حریری اور دوسروں کے کلام کی حقیقت ہی کیا ہے۔ ایک نادان کہتا ہے کہ حریری بھی اعلیٰ درجہ کی فصاحت کا مالک ہے۔ حقیقۃً اُس نے کلامِ فصحاء دیکھا ہی نہیں اُس کو ڈھلی ہوئی اور سوہن کی ہوئی چیز میں تمیز نہیں۔ اس کو زردے اور مردے میں فرق نہیں۔ شریف مرتضیٰ کا کلام (نہج البلاغہ) حریری سے زیادہ رتبہ رکھتا ہے۔ بدیعی کے اچھے فقرات کے سامنے پوری حریری دھری کی دھری رہ جاتی ہے۔ (اعجاز القرآن ص ۱۱)
دودھ کے اجزاء معلوم ہو گئے، پانی، گھی، شکر، نمک اور کیا کیا۔ ذرا ان کو ملا کر پھر دودھ تو بنا دو۔ ناممکن۔ بہتر یا تہتر عناصر دریافت کر لئے گئے۔ اب کیا ہے سب کچھ معلوم ہو گیا ۔ ذرا ان عناصر کو جوڑ کر...
تیتری کا پر تو بنا دو، ذرا گلاب کے پھول کی ایک پنکھڑی ہی تو بنا دو۔ ناممکن۔ مادہ عناصر کا پیدا کرنا تو ایک طرف، ذرا خدا کی دی ہوئی کوئی صورت ہی بنا دو، تمہارا کام آرٹی فیشل، مصنوعی، خدا کا کام، نیچرل، فطری، اپنی قدرت کا عجز مادہ و مادیات میں آزما چکے، اب ذرا تم جو کہہ سکتے ہو، وہی الفاظ لو اور ان سے قرآن کی ایک صورت کا مثل بنا دو۔ غیر ممکن، خارج از قدرت۔ بناؤ گے بھی تو وہی آرٹی فیشل، مصنوعی، ناقص۔ کہاں تصویر کہاں صاحبِ تصویر، کہاں مردہ کہسار، جاندار زندہ۔
اَلْفِيلُ وَمَا الْفِيلُ وَمَا أَدْرَاكَ مَا الْفِيلُ، لَهُ خُرْطُومٌ طَوِيلٌ وَذَنَبٌ وَبِيلٌ۔ کیا یہ القارعہ کا جواب ہے؟ استغفر اللہ العظیم۔ خانۂ عقلت خراب کیوں مسخرہ بنتا ہے؟ کیوں اپنے آپ پر لوگوں کو ہنساتا ہے؟ جس طرح خدا کا فعل معجزہ ہے اسی طرح اُس کا قول بھی معجزہ ہے۔ تصویر یا مجسمہ بنا کر چڑیا کو دھوکا نہیں دے سکتے تو ان مہملات، واہیات و خرافات سے تو ہم کو دھوکا دیگا؟ اعوذ باللہ، ہرگز نہیں یہ سب الفاظِ بلا معنی ہیں۔ یہ تنِ بے جان ہے مردار ہے، جا اور اس کو خاک میں دبا آ۔ خدا کا کلام بندے کے کام سے بالکل علیحدہ ہے، بالکل ممتاز ہے۔ اعجاز ہے اعجاز۔ (اعجاز القرآن ص ۱۱-۱۲)
بعض کہتے ہیں کہ پورا سورہ قرآن کا معجز ہے۔ ایک دو آیتیں...
حدِ اعجاز کو نہیں پہنچتیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ ”إِنَّا أَعْطَيْنَاكَ“ یا اس کے مماثل یعنی تین آیتوں کی مقدار بھی معجز ہے۔ (اعجاز القرآن ص ۱۱)
جب قرآن شریف کلام اللہ ہوا، تو اس کی صفت ہوا۔ خدا تعالیٰ کے تمام اوصاف قدیم ہیں تو کلام اللہ بھی قدیم۔ قرآن شریف عربی زبان میں ہے، عربی زبان حادث، تو قرآن شریف بھی حادث ہونا چاہیے؟ عربی زبان حادث ہے عالمِ شہادت میں، علمِ الٰہی اور کلامِ الٰہی کے لحاظ سے قدیم ہے۔ دنیا میں جو کچھ کہا جا رہا ہے وہ سب علمِ الٰہی میں ہے۔ لہٰذا دنیا کے تمام کلام قدیم ہیں پھر قرآن شریف کی کیا خصوصیت؟ یوں اور آسمانی کتابیں بھی ہیں وہ بھی وحی ہیں۔ احادیثِ قدسی بھی خدا کا کلام ہے۔ پھر قرآن شریف کا مابہ الامتیاز کیا ہے؟ دوسری آسمانی کتابوں میں نیز احادیثِ قدسی میں معنی کا القاء ہوتا ہے اور طرزِ بیان پیغمبروں کے رہتے ہیں۔ قرآن شریف کے الفاظ و معانی اور طرزِ بیان سب خدا تعالیٰ کی طرف سے ہے۔ علم بہ صورتِ علم یعنی کلام۔ دونوں قدیم ہیں ہم بالبداہت دیکھتے ہیں کہ قرآن شریف الفاظ کا مجموعہ ہے۔ الفاظ جنسِ صوت یعنی آواز سے ہیں اور الفاظ و اصوات حادث ہیں۔ لہٰذا قرآن شریف بھی حادث ہے؟
اوّل تو تم کلامِ نفسی سے بے خبر ہو اُس کو اصوات سے سمجھنا غلطی ہے۔ دوئم، تم حادث، تمہاری زبان حادث، سیاہی، قلم، کاغذ سب حادث جس سے...
کلام اللہ کا تعلق ہو رہا ہے۔ یہ تمام تعلقات حادث، مگر کلام اللہ حادث نہیں۔ کیوں کہ یہ اُس کے ظہورات ہیں۔ ظہورات کے حدوث سے اصل شئے کا حدوث لازم نہیں آتا۔ قرآن شریف میں انبیاءِ سابقین کے واقعات بیان کئے گئے ہیں۔ ظاہر ہے کہ وہ واقعات و محکی عنہ پہلے ہوتے ہیں اور اُن کا بیان و حکایت بعد۔ جب واقعات حادث ہیں تو اُن کا بیان جو اُن کے بعد ہے وہ بھی حادث ہے؟ یہ باعتبارِ ظہور کے ہے۔ علمِ الٰہی کے لحاظ سے، کلامِ نفسی کے لحاظ سے کلام اللہ قدیم ہے۔ تم جس کو بیان کہتے ہو وہ ظہور ہے۔ پروگرام پہلے ہوتا ہے۔ اسی کے مطابق تقریریں ہوتی ہیں ظہورِ تقاریر کے حادث ہونے سے اصل پروگرام یا تقریروں پر حدوث کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ ان کا تصفیہ پہلے سے ہو چکا ہے یہ ان امور پر فیصلہ شدہ کا ظہور ہے۔
انسان اور انسان کے تمام اوصاف و افعال سب حادث ہیں۔ خدا کی ذات، اُس کے اوصاف و افعال سب قدیم ہیں۔ بظاہر حدوث کا جو شبہ ہوتا ہے وہ سب تعلقات کی وجہ سے ہے ظہور کے سبب سے ہے۔ حضرت امام احمد حنبل رضی اللہ عنہ کو ظالموں نے مارا کہ قرآن شریف کو حادث کہیں۔ مگر آپ نے فرمایا کہ قرآن شریف قدیم ہے۔ یہ سب آلاتِ ظہور ہیں۔ ان کے حدوث سے قرآن شریف...
حادث نہیں ہو سکتا۔ یہ سب لباس ہیں، مظاہر ہیں اور حادث، اِس سے اصل قرآن شریف پر کیا اثر ہوتا ہے (حکمتِ اسلامیہ ص ۴۷ تا ۴۸)
ایک شخص کے ہاتھ میں رعشہ ہے۔ اُس کے ہاتھ سے خنجر گر پڑا اور ایک شخص کا ہاتھ ہو گیا۔ ایک دوسرے شخص نے اپنے دشمن پر وار کیا۔ اور تر تن سے جدا کر دیا۔ پہلے شخص کا بے اختیاری، دوسرے شخص کا اخ ظاہر ہے، ناقابلِ انکار ہے۔ مگر یہ بھی بولو! کیا انسان اپنے ارادہ میں آزاد ہے یا اُس کا ارادہ خدائے تعالیٰ کے ارادے کا تابع انسان کا ارادہ اُس کے تمام افعال سب خدائے تعالیٰ کے ارادے قدرت کے تابع ہیں۔ کیونکہ بندہ کا ارادہ و فعل ممکن ہیں ممکنات سے۔ اور ایک ممکن دوسرے ممکن کو پیدا نہیں کر سکتا۔ کیونکہ حقیقۃً اعطاءِ وجود شانِ واجب ہے۔ ایک مظلم دوسرے مظلم کو کیا روشن کر سکتا ہے اور ایک مردہ دوسرے مردہ کو کیا زندہ کر سکتا ہے۔ تو پھر جبر ہے یا قدر؟ نہ جبر ہی ہے نہ قدر، بلکہ امر بین امرین ہے۔ کیونکہ جبر کی صورت میں خدائے تعالیٰ ظالم ٹھہر جاتا ہے۔ قدر یعنی آزاد، اختیار و ارادہ بندے کا ہو تو ارادۂ خدا و ارادۂ بندہ کے اختلاف کی صورت میں اگر بندے کا ارادہ غالب ارادے سے مغلوب و تابع ہو جائے تو پھر وہی جبر ہوگا۔ یا تمام بند کے ارادے آزاد رہیں تو دنیا کا کوئی نظام نہ رہیگا۔ اور بندہ کا...
خدا کا مخلوق نہ ہو گا۔ جب بعض اشیاء غیر مخلوق ہوئے اور تمام اشیاء غیر مخلوق ہو جائیں تو کیا خرابی ہے؟ پھر خدا کا ماننا ہی بے ضرورت ہے۔
علّتِ ناقصہ کے اعتبار سے مخلوقات کو اختیار ہے۔ علّتِ تامّہ کے اعتبار سے مجبوری ہے۔ مولوی و متکلم کے پاس بندہ مختار ہے اور اپنے اعمال کا ذمہ دار ہے۔ صوفی کے پاس بندہ کو کچھ اختیار نہیں۔ اُس کی نظر میں پروردگار ہے۔ یہ بات یاد رکھو کہ جبر خارجی قوّت ہے دوسروں کو کام کرنے سے روکتی ہے۔ یہاں جبر نہیں استلزام ہے۔ حکمتِ بالغہ الٰہی کا تقاضہ ہے کہ دادا کے بعد بیٹا، بیٹے کے بعد پوتا ہو۔ یہاں زنجیر کی کڑیاں ایک دوسرے سے ملی ہوئی ہیں۔ اور مرتّب و باقاعدہ ہیں۔ یہاں سلسلۂ علّت و معلول کے مسئلہ میں بندہ کے فعل و ارادہ کی بھی ایک کڑی ہے۔ بہرحال لا جبر ولا قدر۔
مجسٹریٹ کی نظر میں مجرم فاعل، مختار ہے اور سزا کا سزاوار ہے۔ فلاسفر کی نظر میں جس کی نظر مکمل سلسلۂ علل یعنی علّتِ تامّہ پر پڑتی ہے مجبور و بے اختیار ہے۔ کیونکہ علّتِ تامّہ کے وجود کے ساتھ ہی معلول کا وجود نہ ہونا محال ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۱ تا ۵۷) فلاسفر دنیا میں جو کچھ ہو رہا ہے، دیکھ رہا ہے اور اُس کے...
ہونے کو ضروری بھی سمجھتا ہے۔ صوفی کے حصے میں حیرت ہے۔ سب دیکھتا ہے لڈ رَہتا ہے اور جو پورے سلسلے سے ناواقف ہیں وہی اعتراض کرتے ہیں۔ مستحق کو اُس کا حق دینا عینِ حکمت ہے۔ جیسی جیسی قابلیت ظاہر ہوتی جائیگی، فیاضِ مطلق اُس سے ویسے ہی آثار نمایاں کرے گا۔ تم کو رونا ہے تو اپنے آپ پر روؤ۔ ہاتھی کو بڑا سر دیا، سونگھنے اور پکڑنے اور پانی پینے کے لئے ایک لمبی ناک بھی دی جو ہاتھ کا بھی کام دیتی ہے۔ صاحبِ نظر دیکھتا ہے اور ہاتھی کی فطرت کے مطابق اُس کے نظامِ جسم کا لحاظ کرتے سونڈ کی بھی تعریف کرتا ہے۔ چھوٹی گردن کی بھی تعریف کرتا ہے۔ اللہ چور سے چوری ظاہر کراتا ہے نہ کہ اچھے خاصے آدمی سے۔ چور کی طبیعت چیخ رہی ہے کہ مجھے پیدا کر۔ مجھ سے چوری ظاہر کر۔ اور اُس کے ساتھ اُس کے لوازم کو بھی نمایاں کر۔ (رسالۂ معرفتِ حق ص ۵)
ارادے کے بعد جو افعال ہیں ان میں اختیار ہے خواہ ارادہ اور ارادے سے پیشتر جو امور ہیں اُن میں اختیار نہیں۔ کیونکہ اگر ارادہ بغیر ارادے کے نہ ہو، بلکہ ارادے سے ہو تو ارادے کے لئے ارادہ اور اس کے لئے ارادہ لازم ہوگا جو مستلزمِ تسلسل ہے۔
بندے کو جزوی اختیار ہے کلی طور پر اختیار نہیں۔ بندے کو اُس کے افعال کے لحاظ سے اختیار ہے، نظامِ عالمِ تقدیر اور علمِ الٰہی کے لحاظ سے اختیار نہیں۔ اختیار مشہور و محسوس ہے۔ عدمِ اختیار معقول اور اس پر انتہا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۰) تقدیر میں کیا ہے، پہلے سے کسی کو معلوم نہیں۔ ہو جانے کے بعد تقدیر ظاہر ہوتی ہے۔ جھوٹے حیلے کرنے والے نکلے، بے کار تقدیر کا عذر کرتے ہیں اور اس سے پناہ لیتے ہیں اچھے لوگ کام کرتے ہیں اور دعا کرتے ہیں۔ اور اس کی مقبولیت کی امید کرتے ہیں۔ بعض دفعہ تقدیر میں دعا وغیرہ کی شرط ہوتی ہے۔ دعا کرتے ہیں اور نتیجہ ظاہر ہوتا ہے۔ دعا نہیں کرتے نتیجہ بھی ظاہر نہیں ہوتا، مقصود حاصل نہیں ہوتا۔ دعا کرنا یا نہ کرنا خود جزوِ تقدیر ہے۔ (تفسیرِ صدیقی مقدمہ سورۂ الفاتحہ ص ۲۴)
بہر حال جس کو ارادہ نہیں، اختیار نہیں ایسا شخص مجنون ہے اور وہ مکلفِ شرعی بھی نہیں۔ چونکہ ممکن ممکن کو پیدا نہیں کر سکتا خواہ ذات ہو یا فعل، لہٰذا مخلوقات خالقِ فعل نہیں کاسبِ فعل ہیں۔ کسی شخص کو کسی فعل کا امر کیا جائے تو اُس فعل کا اُس شخص سے صادر ہونا ضرور نہیں، خود فعل کو کُن کا امر کیا جائے تو اُس فعل کا موجود ہونا ضروری ہے۔
اگر کسی کام کا امر کیا جائے اور وہ کام مامور کے استعدادِ کُلّی اور حقیقت کے اقتضاء کے مناسب ہے تو پہلے اُس کا ارادہ دیا جاتا ہے پھر فعل کو کُن کا حکم دیا جاتا ہے تو وہ فعل ظاہر ہوتا ہے۔ اگر کسی کو کسی فعل کا امر کیا جائے اور اُس فعل سے اُس کی حقیقت و طبیعت ابا کرتی ہے اور وہ فعل عینِ ثابتہ و حقیقت کے اقتضاء کے خلاف ہوتا ہے تو فعل کو نہ کُن کا حکم دیا جاتا ہے نہ وہ فعل ظاہر ہوتا ہے ایسی صورت میں بھی اُس شخص کو شرعِ شریف میں امر کیا جاتا ہے مگر اس سے غرض اُس شخص کی عدمِ قابلیت کا اظہار ہوتا ہے۔ نیز اُس کی فطرت اس کی طبیعت بقوّةِ تمام زبانِ حال سے ظہورِ فعل سے انکار کرتی ہے۔ گو زبانِ قال سے طلبِ فعل کرے پس حکیمِ مطلق مراعاتِ اقتضاءِ حقیقت کرتا ہے۔ تبلیغِ خلقی ازلی و ابدی کی عدمِ قابلیت کو ظاہر کرتی ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۰-۵۱)
عبد و رب میں کیا ربط ہے اس کے متعلق لوگوں کی مختلف رائے و خیال ہیں۔ چند اہم رائیں اور خیالات یہاں بیان کئے جاتے ہیں۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ دنیا میں چند چیزیں ہیں۔ ہیولیٰ ، صورت ، زمان اور مکان۔ زمان و مکان کے لحاظ سے ہیولیٰ پر صورتیں آتی ہیں، ہیولیٰ کی مختلف...
حالتیں ہیں۔ ان کے منجملہ علم و قدرت ہیں۔ بھلا یہ تو بولو! دنیا میں صورتوں کے وارد ہونے کا کوئی نظام، کوئی سسٹم، کوئی نوامیسِ فطرت اور اُن میں کوئی ترتیب، کوئی باقاعدگی بھی ہے یا دنیا یونہی بغیر ربط کے علّت و معلول کے، بغیر کسی ہم آہنگی کے چل رہی ہے؟
بعض لوگ کہتے ہیں کہ ہر کام کا ایک خدا جدا ہے۔ ان میں بعض کرم ہوتے ہیں اور بعض مادہ ان کو دیوی کہتے ہیں۔ ان کے اجتماع سے بچے بھی پیدا ہوتے ہیں۔ ان میں ہمیشہ جنگ لگی رہتی ہے کوئی نیا کام، نئی حالت تب پیدا ہوتی جب تک پہلے کام کے خدا کو شکست اور نئے کام کے خدا کو فتح نہیں ہوتی۔ ان لوگوں کی نظر نہ عالم کے نظام پر پڑتی ہے نہ اتقانِ صنعتِ الٰہی پر۔ ان کے پاس دنیا کیا ہے؟ درندوں یا وحشیوں کا ایک جنگل ہے۔ سچ پوچھو تو یہ لوگ خدا کے معنیٰ ہی نہیں سمجھتے۔ پڑھو: قُلْ هُوَ اللهُ اَحَدٌ ه اَللهُ الصَّمَدُ ه لَمْ يَلِدْ ه وَلَمْ يُولَدْ ه وَلَمْ يَكُنْ لَهُ كُفُوًا اَحَدٌ ه
بعض لوگ کہتے ہیں کہ یہ عالم کیا ہے یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے علم کا فیضان ہے کہ ہو رہا ہے، اچھا تم ہو کون؟ اور تم میں اور خدا میں کچھ ربط ہے تبھی یا نہیں۔ تم بذاتِ خود قائم ہو یا کسی پر تمہارا...
قیام ہے؟
بعض لوگ کہتے ہیں، صرف ایک مادّہ ہے اُس کے تمام ظہورات ہیں۔ آخر مادّے کی تعریف کیا ہے؟ طبیعات میں تو مادّہ کے یہ خواص بتائے جاتے ہیں! استمرار یعنی ساکن ہے تو ہمیشہ ساکن، جب تک کوئی متحرک نہ کرے۔ متحرک تو ہمیشہ متحرک جب تک کوئی ساکن نہ کرے۔ تحیّز، جگہ گھیرنا، تقسیم قبول کرنا وغیرہ۔ کیا مادّہ کی صفت ارادہ بھی ہے۔ کیا مادّہ حرکت بالارادہ بھی کرتا ہے؟ حرکت بالارادہ تو مادّے کی صفت ہی نہیں نہ اس کی شان سے علم ہے۔ ہم کو تو علم ہے، ارادہ ہے، ہم بالارادہ حرکت کرتے ہیں، شاید تم تنِ بے جان ہو۔ ہم زندہ ہیں اور علم بھی رکھتے ہیں تمہارے خیال میں نہ تم زندہ ہو نہ صاحبِ علم۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ تمام عالم مجموعے کا نام خدا ہے۔ عالمِ شہادت بمنزلہ تن ہے اور عالمِ ارواح بمنزلہ روح ہے اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر ایک وہ فنا ہو جائے تو کیا خدا میں سے کچھ کم ہو جاتا ہے۔ كُلُّ شَيْءٍ هَالِكٌ إِلَّا وَجْهَهُ ، خدائے تعالیٰ وجود بالذات ہے ناقابلِ فنا ہے۔ وہ الآنَ كَمَا كَانَ ہے ۔ ناقابلِ تغیر ہے ۔ وہ قدیم ہے بالذات کامل ہے۔ ناقص میں کمی زیادتی ہوتی ہے۔ یہ اہلِ تجسیم ہیں۔ ان کو...
مجسمہ کہتے ہیں۔ اہلِ تشبیہ: بعض لوگ کہتے ہیں، اللہ تمام مخلوقات سے جدا ہے، عرش پر بیٹھا ہوا ہے، وہیں سے اُن کا تماشا دیکھتا ہے۔ اور خدا تعالیٰ کے لئے تمام اعضاء و لوازمِ بشری ثابت کرتے ہیں۔ یہ لوگ عالمِ مثال سے واقف نہیں۔ بیچاروں نے تنزیہ کو جانے ہی نہیں۔ یہ اہلِ تشبیہ ہیں اور مشبّہ کہتے ہیں۔
ان میں سے ایک کہتا ہے: کیا عبد و رب میں کوئی تعلق ہے یا نہیں؟ تعلق ہے تو کیا دونوں عین اور ایک ہیں؟ عین اور ایک ہیں تو ایک قدیم اور ایک حادث کیا، اس الجھن کے سلجھانے میں ہر ایک نے حتی المقدور کوشش کی۔ مگر اس کی معرفت میں جاہل کو بھی حیرت ہے اور عارف کو بھی حیرت ہے۔
رب الگ عبد الگ: بعض تو یہ سمجھتے ہیں، اللہ تعالیٰ نے ایک لفظ کُن فرما کر تمام مخلوقات کو نیست سے ہست کر دیا۔ رب الگ ہے اور عبد الگ۔ رب قدیم ہے بالذات موجود ہے۔ بندہ حادث ہے، اُس کا وجود بالعرض ہے۔ مَن کا مخاطب کون تھا؟ تاویل۔ وَفِي أَنْفُسِكُمْ ، تاویل...
”أَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ“ تأویل، ”وَهُوَ مَعَكُمْ“ تأویل۔ اعوذ باللہ! انتہی۔ جو بات سمجھ میں نہیں آتی جس کی توجیہ نہ کر سکے، تأویل۔ یہ طریقہ معتزلیوں کا ہے۔ ماتریدی واشعری بھی اس کے قریب قریب ہیں۔ (تمہیدِ نقل توجیہ شرح فصوص الحکم ص ۴۶-۴۷)
کیا ایسا تعلق ہے جیسا کہ اس میز کو نجار سے ہے کہ میز نجار سے جدا ہے؟ نجار نے لکڑی کے تختے صاف کر کے کیلوں سے جوڑ دیئے۔ پائے خراط پر چڑھا کر لگا دیئے۔ میز میں خانے، خانوں کو دستے لگا دیئے۔ اوپر بانات کا فرش کر دیا۔ ہرگز ہرگز نہیں۔ وجود عین ذاتِ خداوندی ہے، اُس کی ذات سے خارج کوئی چیز نہیں۔ میز بن جانے کے بعد نجار کی محتاج نہیں۔ ممکن واجب کا، بندہ خدا کا ہر آن ہر لحظہ محتاج ہے۔ ممکن سے اُس کی احتیاجِ ذاتی کبھی دور نہیں ہو سکتی۔
کیا واجب اور ممکن میں ایسا ربط ہے جیسا انڈے اور چوزے میں ہے کہ انڈہ ہی چوزہ ہو گیا ہے؟ خدا ہی بندہ بن گیا ہے؟ استغفر الله العظیم، یہ استحالہ ہے، انقلابِ حقیقت ہے۔ خدائے تعالیٰ الآن کما کان ہے، ناقابلِ تغیر ہے، عیوب و رذائل سے پاک ہے۔
کیا خدا کُل اور تمام اشیاء اُس کے اجزاء ہیں؟
انتفائے جز سے انتفائے کل لازم آتا ہے۔ کُل جز کا اپنے وجود میں محتاج ہے۔ اول اجزاء ہیں تو پھر کُل ہے۔ بندہ ہزار فنا ہو جائے، پروردگار اپنی شان میں ہے، اُس کی ذاتِ سامی سمات پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ وہ سب کا محتاج الیہ ہے، وہ کسی کا محتاج نہیں۔
کیا واجب حال اور ممکن محل ہے؟ تو یہ کہ محل کے انقسام سے حال بھی منقسم ہو جائے گا اور محل حال کا محتاج الیہ ہوتا ہے۔ ممکنات کے کون و فساد ہونے سے واجب پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ واجب بالذات کامل ہے، ازلی و ابدی ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ۵۱، ۵۲)
کیا ممکن و واجب ایسے ہیں جیسا دریا اور موج؟ موج دریا پر قائم ہے اور اس کے سامنے اگر دریا نہ ہو تو موج بے پتہ ہو۔ دریا سے موجیں اٹھتی ہیں۔ کوئی چھوٹی ہوتی ہے، کوئی بڑی۔ بڑی موج چھوٹی موج کو نگل جاتی ہے اور سفینوں کو پارہ پارہ کر دیتی ہے۔ کوہ پیکر جہازوں کے سامنے سدِ سکندری بن کر کھڑی ہوتی ہیں۔ یہ موجیں کہاں تھیں؟ دریا میں۔ کہاں چلی جائیں گی؟ دریا میں۔ کیا موجوں کے حدوث سے دریا کا حدوث لازم آتا ہے؟ نہیں، موجوں میں تغیر و تبدل ہوتا ہے، دریا جوں کا توں رہتا ہے۔ موج لاکھ سر اٹھا اٹھا کر ادعائے وجود کرے مگر وہ پُر ہوا سا ہے،
اور اس کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ کہاں وجود بالذات کہاں وجود بالغیر؟ اسی طرح عالم اور عالم میں جو کچھ ہے سب وجود کا نمونہ ہے۔ ظہورِ عالم حادث ہے، وجودِ حق قدیم۔ عالم وجودِ حقیقی کا محتاج ہے اور وجودِ حق محتاج الیہ۔ یہ تمثیل بھی ذاتِ حق پر من کل الوجوہ منطبق نہیں۔ دریا کل ہے، موج جز۔ انتفائے جز سے انتفائے کل لازم آتا ہے۔ (المعارف حصہ اول ص ۵۶)
دریا کی موجیں ہوا کے تحرک سے پیدا ہوتی ہیں۔ یہاں خدا کے سوا خارج میں ہے کیا کہ آکر ملے اور مخلوقات کو پیدا کرے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۱)
کیا واجب اور ممکن ایسے ہیں جیسے عنکبوت ونسج العنکبوت یعنے مکڑی اور اس کا جالا کہ مکڑی اپنے پیٹ سے ایک لزوج لیس دار مادہ نکال کر جالا تانتی ہے؟ ہرگز ہرگز نہیں۔ خدا کی ذات سے کوئی شئی خارج ہو ہی نہیں سکتی۔ اُس کی ذات عین وجود ہے۔ اُس سے خارج صرف عدم ہے جو موجود ہو ہی نہیں سکتا۔ نیز مکڑی مر جاتی ہے اور جالا باقی رہتا ہے۔ ممکن کا بغیر واجب کے موجود رہنا قطعاً ناممکن۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۱)
کیا ایسا ہے جیسے تخم و شجر کہ پہلے مجمل تھا اب مفصل شجر ہو گیا ہے؟ ہرگز نہیں۔ تخم کے شجر ہو جانے کے بعد اب تخم کہاں رہا۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۲)
تخم و شجر میں بھی استحالہ ہے۔ ذرا تخم و درخت پر غور کرو۔ درخت میں جتنی چیزیں ہیں، اِن میں سے کیا چیز تخم میں نہ تھی؟ درخت میں تفصیلاً ہیں تخم میں اجمالاً تھیں، پہلے نہاں تھیں اب عیاں ہو گئی ہیں۔ ذرا یہ بھی تو بولو کیا جڑیں تنہ ہیں؟ یا پتے ڈالیاں، یا پھل پھول۔ کیا پھل کا کام پھول سے لے سکتے ہیں یا جڑ کا کام پتے سے؟ یہ کیا حماقت ہے؟ بڑی ہی بدتمیزی ہوگی اگر کوئی آم کو املی سمجھے یا کچلے کو جدوار۔ کوئی کچلے کو جدوار کہہ کر کھا تو لے پھر اس کا مزہ چکھے۔
اسی طرح وجودِ بسیط ہے۔ ایک ہے، مگر وہ ہی ہر دہ ہزار عالم میں جلوہ گر ہے۔ باطن ہی کی تفصیل ظاہر ہو گیا ہے۔ واحد ہی کثیر بن گیا ہے۔ تفصیل کا مرجع اجمال ہی ہے۔ کثرت کا منبع وحدت ہی ہے۔ وگرنہ وحدت نہ وحدت ہے، نہ کثرت۔
مگر اس مثال پر کوئی غور کرے۔ پانی، حرارتِ شمس، مٹی، کوئلے کی ہوا، کاربانک ایسڈ گیس، جس کو انسان تنفس سے خارج کرتا ہے، وہی درخت
کی غذا بن کر اس کو بڑھاتے ہیں۔ نشو و نما دیتے ہیں۔ یہاں وجودِ حق کے سوا ہے کیا جو آکر ملے اور عالم بنے۔ درخت میں تخم کا استحالہ ہو گیا ہے۔ اب تخم کہاں ہے وہ تو بے نشان ہو گیا۔ نعوذ باللہ استغفر الله، کیا خدا عالم بن کر نیست و نابود ہو گیا؟ یا بے پتہ؟ وہ الآن کما کان ہے، وہاں نیستی کو راہ نہیں۔ استحالے کا گذر نہیں، عدم کو قدم نہیں۔ (المعارف حصہ اول ص ۴۹، ۵۰)
کیا خدا کلی اور اشیاء جزئیات ہیں؟ ہرگز نہیں۔ کلی انتزاعی و اعتباری شئے ہوتی ہے جو جزوی سے منزوع سمجھی جاتی ہے۔ خدا بالذات موجود ہے۔ حقیقی وجود ہے۔ خدا اور انتزاعی؟ نعوذ باللہ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۳)
وجودِ حقیقی اپنے وجود میں، جو اُس کا ذاتی ہے بلکہ جو ذاتِ حق ہے دوسروں کا محتاج نہیں۔ اگر وجودِ حقیقی کلی اور موجودات اُس کے جزئیات ہوں تو وجود کا دوسرے کی طرف یعنے شخص وتعیین کی طرف احتیاج لازم آتی ہے۔ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يَصِفُونَ۔ (المعارف حصہ دوم ص ۲۹)
کیا خدا شخص اور بندہ اُس کا عکس ہے؟ ہرگز نہیں۔ یہاں خدا کے سوا بالذات ہے کیا کہ مرآت بنے اور عکس دکھائی دے۔ وجود ہی شخص ہے، خود ہی عکس ہے، خود ہی مرآت ہے۔ نہ شخص عکس ہے نہ آئینہ شخص ہے نہ اس کے برعکس ہے۔
اچھا تو آخر میں کچھ ہوں بھی یا کچھ بھی نہیں؟ اگر تم ہو تو شرک فی الوجود لازم آتا ہے۔ وجود جزئی حقیقی ہے ناقابلِ تکثر ہے اور منحصر ذاتِ حق میں ہے۔ بلکہ عین ذات ہے۔ نہیں ہوں تو یہ بولتا کون ہے، اور عیوب و نقائص کس کی ذات سے نمایاں ہیں؟ کیا ذاتِ حق سے؟ نعوذ باللہ وہ کامل و اکمل ہے۔ وہ عین وجود ہے، جو خیرِ محض ہے۔
کیا وجود عدم ہو گیا ہے؟ یہ تو انقلابِ حقیقت ہے۔ کیا عدم میں وجود کا جلوہ ہے؟ سبحان اللہ عدم ہے ہی کیا کہ اُس میں وجود کی جلوہ گری ہو۔ يُثْبَتُ الْعَرْشُ ثُمَّ النَّقْشُ۔ کیا میں نہ نیست ہوں نہ ہست؟ یہ تو ارتفاعِ نقیضین ہے۔ آخر اس معمہ کا حل، اس پہیلی کی بوجھ کیا ہے؟ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۳)
”میں“ میں ہوں۔ تو کیا میں محمد عبد القدیر نہیں ہوں؟ کس نے کہا کہ نہیں ہو۔ بات یہ ہے کہ جتنے الفاظ استعمال کئے جاتے ہیں، وہ مقابل کے لحاظ سے ہیں۔ صرف ایک لفظ ”میں“ ہے کہ وہ کسی کے مقابل نہیں ہے۔
مولوی محمد الیاس برنی صاحب کے لحاظ سے دیکھو تو محمد عبد القدیر ہوں۔ وہ الیاس ہیں تو میں حسرت ہوں۔ وہ فاروقی ہیں تو میں صدیقی ہوں۔ وہ بلند شہری ہیں تو میں حیدرآبادی ہوں۔ وہ جوان
ہیں تو میں کہل ہوں۔ وہ ناظم دارالترجمہ ہیں تو میں وظیفہ یاب صدر شعبہ دینیات ہوں۔ باوجودیکہ ہم دونوں باہم دوست ہیں، جامعہ عثمانیہ کے متعلقین سے ہیں، ہم مذہب ہیں، ہم مشرب ہیں، ہم خیال ہیں اور پھر چند امور میں مقابلہ کیا گیا ہے کہ کتنے جواب بدل کر دئے گئے۔
اب کسی جانور سے مقابلہ کرو تو انسان ہوں، درخت سے تو حیاتِ ظاہری رکھتا ہوں، حساس ہوں، پتھر سے مقابلہ کرو تو نامی نشو و نما پاتا ہوں۔ فرشتے کے مقابل جسم ہوں، رنگ و بو کے مقابل جوہر ہوں۔ واجب سے نسبت دو تو ممکن ہوں، رب کی طرف اضافت کرو تو عبد ہوں۔ میں سلطنتِ بدن کا سلطان ہوں۔ دل میرا تختِ سلطنت ہے، دماغ میری کرسیِ حکومت ہے، حسِ مشترک میرا دار العدل، حافظہ کتب خانہ ہے، خیال سیرگاہ ہے، متخیلہ شکارگاہ۔ اعضاء رعایا ہیں، عقل میرا صدر اعظم ہے۔ غضب صدر المہام افواج ہے، شہوت صدر المہام سیاسیات ہے، ضمیر صدر المہام عدالت ہے، معدہ صدر المہام مالگزاری ہے، جگر صدر المہام کیناس ہے، علم مہتمم روشنی و برقیات ہے، اعصاب منتظم تارِ برقی و ٹیلیفون ہیں۔
تقویٰ میرا لباس ہے، عفت میرا ازار ہے، ایمان میرا تاج ہے، صدق میرا کمربند ہے، جمعیت میری تلوار ہے، صبر میری سپر ہے، توکل میرا عصا ہے، ہمت میری بندوق، محبت میری شراب ہے۔ اطمینان میری مسہری، جس میں لیٹتا اور آرام لیتا ہوں۔ کیا سلطنت اور
کیا سلطان؟ میں مرقاة ”مَنْ عَرَفَ“ ہوں۔ میں تصویرِ رحمن ہوں۔ قلب میرا عرش ہے، دماغ میری کرسی ہے، حافظہ لوحِ محفوظ ہے، خیال مثال و حواس ملائکہ ہیں، اعصاب سماوات ہیں، قوٰی طبائع ہیں، اعضاء عناصر ہیں، حیات مجھ میں ہے، علم میرا مابہ الامتیاز ہے۔ سمع و بصر، ارادہ و قدرت میں رکھتا ہوں، کلام سے میرا احترام ہے۔
آؤ ”میں“ پیارے ”میں“! طفلی میں تو میرے ساتھ تھا۔ جوانی میں تو میرے ساتھ تھا۔ کہولت میں تو ساتھ ہے، پیری میں تو ساتھ رہے گا۔ دانت گر کر جدا ہو جائیں، ہاتھ پاؤں کٹ کر علیحدہ ہو جائیں، مگر تو جدا نہ ہو گا۔ مرنے کے بعد عمر بھر کا ساتھی، تن بھی ساتھ چھوڑ دے گا، مگر تو کبھی ساتھ نہ چھوڑے گا۔ لڑکپن میں تو چھوٹا نہ تھا، جوانی میں بڑا نہ ہوا، بڑھاپا تجھے ضعیف نہ کر سکے گا۔ کیا تو حیات ہے یا علم و قدرت ہے؟ یہ تو تیرے صفات ہیں۔ کیا تو ارضی ہے یا سمائی؟ قوی ہے یا ضعیف؟ کالا ہے یا گورا؟ خوبصورت ہے یا بدشکل؟ زنجیرِ قید میرے پائے فلک فرسا میں ہرگز نہیں پڑ سکتی۔ تو کہاں ہے، کہاں نہیں ہے؟ کب سے ہے اور کب تک رہے گا؟ کمندِ مکان و زمان میرے قصرِ عظمت کے کنگرے تک نہیں پہنچتی۔ سچ کہنا، آخر تو کون ہے اور کیا ہے؟ ”میں“ صرف ”میں“ ہوں، ساحتِ علم الہی میں میرے سامنے
ہوئیتِ ممکنہ کا آئینہ آ گیا اور میں اُس کے اقتضاء کے موافق حبابِ بحرِ دریا معلوم ہونے لگا۔ پھر مثال میں صورت دامن گیر ہوئی۔ پھر ناسوت میں وزانِ بارِ دوش ہو گیا۔ سب کچھ ہوا مگر اب بھی ”میں“ صرف ”میں“ ہوں۔
آؤ میری جان ”میں“! میری جان کی جان ”میں“! میں بھی تیرے سوا کسی کو نہیں چاہتا۔ نوکر چاکر میرے معین و مددگار ہیں۔ بیوی اپنی عزت آبرو تجھ پر قربان کر دی۔ اس لئے وہ مرکزِ محبت ہے۔ اولاد تیری چلتی پھرتی تصویر ہے، بدن تیرا گھوڑا ہے جس پر تو میدانِ علمِ تفصیلی و شہادی میں اپنی شہسواری دکھاتا ہے۔ دوسری اکثر چیزیں تیرے گھوڑے کی خاطر ہیں۔ غرض کہ میں جس کو چاہتا ہوں، تیرے لئے ہی چاہتا ہوں۔ تو اصل ہے اور دوسرے فرع۔ تو مطلوب ہے اور دوسرے طفیلی۔
یہ بات تو معلوم ہو چکی ہے کہ اعیانِ ثابتہ معلوماتِ الہیہ ہیں، اور یہ بھی کہ وہ موجود فی الخارج نہیں، خارج میں سوائے ذاتِ حق کے کوئی نہیں۔
تو دو سوال پیدا ہونگے: اول کیا اعیانِ ثابتہ مجعول و مخلوق ہیں؟ دوم کیا ان پر احکامِ خارجی مترتب ہوتے ہیں؟ اور اس کی کیفیت کیا ہے۔
ان کا جواب یہ ہے کہ اعیانِ ثابتہ پر آثار مترتب ہونے کے لئے صرف معلومِ حق ہونا کافی نہیں بلکہ حقائق و اعیان سے اسمائے الہیہ کو ربط بھی ہو۔ یا یوں کہو کہ اسماء و صفاتِ الہیہ نسبتِ خاصہ سے مجتمع ہو کر عینِ ثابتہ پر تجلی فرماتے ہیں۔
واضح ہو کہ عینِ ثابتہ کے ظہور کے لئے ایک اسمِ الہی کی تجلی ضرور ہے۔ اگر عینِ ثابتہ کلی ہو گا تو اسمِ الہی بھی کلی ہو گا۔ عینِ ثابتہ جزوی ہو گا تو اسمِ الہی بھی جزوی ہو گا۔ عام ہو تو عام، خاص ہو تو خاص۔ عینِ ثابتہ کو مربوب اور اسمِ الہی کو اس کا رب، عینِ ثابتہ کو مظہر اور اسمِ الہی کو ظاہر یا اُس کا مظہر کہتے ہیں۔ یہ اسمِ الہی امہات الاسماء و صفات مختلف نسبتوں سے باہم ملتے ہیں تو مختلف مرکب اسماء و صفات متولد و جلوہ گر ہوتے ہیں۔ ان اسماء کے مختلف طبائع و آثار ہوتے ہیں۔ عینِ ثابتہ اسمِ الہی سے، مظہر ظاہر سے، مربوب رب سے ملتا ہے تو مخلوق پیدا ہوتا ہے۔ یا یوں کہو کہ عینِ ثابتہ پر حیات و علم، سمع و بصر، قدرت و ارادہ و کلام کا یہ نسبتِ خاصہ پر تو پڑتا ہے تو وہ موجود ہوتا ہے۔ میری اس تقریر سے ہرگز ہرگز نہ سمجھو کہ یہ اسماء ارباب ہیں۔ تو مختلف ذوات ہیں۔ نہیں، صرف ایک ذاتِ حق ہے۔ اس کے تمام اسماء و صفات امورِ انتزاعی
ہیں ۔ خارج میں حقیقۃً بالذات صرف ایک ذاتِ حق ہے۔ اُس کے سوا کوئی بالذات نہیں۔ لا واللهِ، كَلَّا واللهِ وَحْدَهُ لا شَرِيكَ لَهُ۔ ذاتِ حق سب کو محیط ہے۔ اعیان کو بھی۔ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ مُّحِيطٌ۔
دیکھو عناصر بہ نسبتِ خاصہ باہم مل کر حقیقتِ شجر بن جاتے ہیں تو اُن پر احکام و آثارِ شجر مرتب ہوتے ہیں۔ اشجار میں ہزارہا اقسام و انواع، لکڑی الگ، پتا الگ، پھول الگ، پھل الگ، پھر رنگ جدا، بو جدا، صورت و شکل جدا، خاصیات و منافع جدا۔ کیا آم کا درخت اور خود آم اور جام کا درخت اور خود جام نہیں ہیں؟ بے شک ہیں، محسوس ہیں، مشاہد ہیں، خارج میں ہیں۔ اور ان پر علیحدہ احکام ہیں۔ عالم سے جاہل تک کیا چھوٹا کیا بڑا کوئی انکار نہیں کر سکتا۔ ذرا کیمیاداں سے پوچھو وہ کیا کہتا ہے؟ آم، جام اور ان کے درخت کچھ بھی نہیں، عناصر کی نسبتِ خاصہ کے اجتماع کا نام آم، جام اور اُن کے درخت ہیں۔ کیمیادانوں کی تحلیل عناصر پر ختم ہو جاتی ہے۔ صوفیا کی تحلیل اسماءِ الہیہ تک پہنچتی ہے۔ ان کے پاس اسماءِ الہیہ مختلف نسبتوں سے مجتمع ہو کر حقیقتِ آم و جام پر تجلیِ خاص ڈالتے ہیں تو آم، جام ظاہر و پیدا ہوتے ہیں۔ عناصر کہاں ہیں؟ آم و جام میں چھپ گئے ہیں۔ اسماءِ الہیہ کہاں ہیں؟ تمام اشیاء میں مخفی ہیں۔
آم، جام ہیں یا نہیں؟ ہیں۔ مگر مستقل و بالذات نہیں ہیں، مستقل و بالذات عناصر ہیں۔ اسی طرح ہم بھی ہیں مگر بالذات نہیں۔ ذرا فلاسفر سے پوچھو وہ کیا کہتا ہے؟ یہ عناصر بھی کوئی مستقل شئے نہیں۔ ہیولٰی و صورت مستقل ہیں یا ایتھر کے دقائق اصل ہیں یا اصل مادہ ہے اور یہ سب کچھ مادے کی رنگارنگیاں ہیں۔ شہودی صوفی سے پوچھو، وہ کیا کہتا ہے؟ اسماء و صفات اصل ہیں، یا علم و قدرت اصل ہیں یا عدم پر حقیقتِ اسمائی کا پرتو ہے۔ وجودی صوفی سے سوال کرو وہ کیا کہتا ہے؟ صرف ایک ذاتِ حق ہے اصل و حقیقت ہے، مستقل و بالذات ہے۔ عالم اور عالم میں جو کچھ ہے صرف ذاتِ حق کے مظاہر ہیں۔ جو انتزاعی و اعتباری ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۵)
وجود ایک ہی چیز ہے، جو مختلف تعینات و مظاہر میں جلوہ گر ہے۔ ہزاروں، لاکھوں صورتوں میں ظاہر ہوتا جا رہا ہے، اور سب کو دکھا رہا ہے اور خود چھپتا جا رہا ہے۔
ایک اور مثال سنو! ہمارے سامنے ایک خُم یعنی گوٹی ہے اور گھڑا بھی ہے، ایک صراحی بھی دھری ہوئی ہے، ایک آنخورہ اور کلہیا بھی ہے۔ خُم میں کئی گھڑے پانی آتا ہے اور گھڑے میں کئی صراحیوں کے برابر پانی اور صراحی میں کئی کلہیوں کے برابر پانی بھر جاتا ہے۔ یہ سب چیزیں جدا جدا ہیں اور اُن کے آثار بھی جدا جدا ہیں احکام جدا ہیں
اچھا یہ سب کس کے نام ہیں؟ مٹی کے۔ مٹی نے یہ سب تعینات پیدا کر لئے ہیں۔ مگر اب بھی مٹی کی ذات میں کوئی تغیر پیدا نہیں ہوا۔ اول بھی مٹی تھی اور آخر بھی مٹی ہی ہے۔ ہاں مٹی کے سب برتنوں کے نام جدا ہیں اور کام بھی جدا ہیں۔ لیکن ہیں وہی مٹی کے۔ البتہ مٹی کے تعینات جدا جدا ہیں، اور ان کے آثار جدا جدا ہیں مگر مطلق مٹی تو الآن کما کان ہے۔ یہ پہچاننے والے خُم سے لے کر کلہیا تک پہنچ گئے مگر کیا سمجھے، وہی مٹی۔
غرض کہ جس کی نظر وجودِ حق پر پڑتی ہے، اُس کو سوائے ذاتِ حق کے اور کچھ نظر نہیں آتا کیونکہ ماسوی اللہ کا مرتبہ تحتانی ہے۔ (مکاتیبِ عرفان حصہ ۲)
کیمیاداں، فلاسفر، شہودی، وجودی ان میں سے کوئی ایسا بھی ہے جو آم کو جام کہتا ہو، شاخ کو تنہ، پھول کو پھل کہتا ہو؟ ہرگز نہیں۔ جہالت مآب ہیں، سفاہت انتساب ہیں جو ایسا کہتے ہیں۔ ہر معنے، ہر حقیقت اپنے مقام پر صحیح ہے، حق ہے۔ ہر شئے کو اُس کا حق ادا کرنا ضرور ہے، اگر تم اُس کا حق ادا نہ کرو گے تو وہ خود زبردستی اپنا حق حاصل کر لے گی۔ کچلے کو جدوار سمجھ کر کھا لو تو دیکھو وہ اپنا حق حاصل کر لے گا۔ کھرنڈی کو کھڑی سمجھ کر کھا لو تو دیکھو کیا مزہ ملتا ہے۔ سانپ کو عورتیں رات کے
وقت رسی کہتی ہیں، مگر اُس رسی کو ذرا ہاتھ تو لگاؤ، دیکھو کیا تماشا ہوتا ہے۔ یہ رسی گلے کا ہار ہو جاتی ہے۔ چھوٹا کم سمجھ بچہ بھی خوش ذائقہ شیریں آم پر دوڑتا ہے اور تلخ بدمزہ دوا سے بھاگتا ہے۔ بڑا ہی بدتمیز ہے وہ جو ان حقائق سے انکار کرتا ہے۔ ہر شئے کی ایک حقیقت ہے اور ہر حقیقت کے جدا آثار، ہر مرتبے کا ایک حکم ہے اور ہر مستحق کو اُس کا حق نہ دینا ظلم ہے۔ ظلم ظلمت ہے اور تعدی ضلالت۔
جب خارج میں سوائے خدائے تعالیٰ کے کوئی نہیں تو کیا ہم سب موجود فی الخارج نہیں ہیں؟ کیا تم اپنے ارد گرد کی چیزیں نہیں دیکھتے؟ بے شک دیکھتے ہو، یہ سب چیزیں تمہارے علم و خیال سے خارج ہیں۔ لہذا تم سے خارج میں موجود ہیں مگر تم اور تمہارے ارد گرد جو کچھ ہے وہ سب علمِ الہی میں ہے اور ہرگز علمِ الہی سے خارج اور قائم بذاتِ خود نہیں ہے۔ تو کیا یہ سب خیالی چیزیں ہیں؟ ہاں بے شک خیالی تو کیا علمی چیزیں ہیں مگر یہ خیال یا علم تمہارا نہیں۔ خدائے تعالیٰ کا ہے جس کو کوئی ہٹا نہیں سکتا۔ تم کو تمہارے خیال پر قابو ہے مگر اپنے پر قابو نہیں، کیونکہ تم خدا کا علم یا خیال ہو۔
(یہ ساری چیزیں یعنے مخلوق خیالی اور علمی چیزیں ہیں تو یہ متعین و مشخص طور پر کس طرح سمجھ میں آتی ہیں؟ للمرتب)
بعض صفاتِ الہیہ کا خیال اور اس کے ساتھ یہ خیال کہ اُس میں ”فلاں چیز نہیں“، ”فلاں چیز نہیں“ یہ مرکب خیال مخلوق ہے۔ زید متخیل ہوا، یعنی زید کا تعین ہوا۔ تعین کے معنے انہی یہ ہیں کہ اس سے یہ ساری چیزیں نکل گئیں، اس نکل جانے اور کمی کو ”تعین“ کہینگے اور تعین ہی ”مخلوق“ کہلاتا ہے۔ جیسے ماں کے تعین سے بیٹی پن، بہو پن، بہن پن، بہت ساری چیزیں خارج ہوئیں۔ زید آپ کو نظر آرہا ہے، آپ کی نظر اعدام پر ہے جس کی وجہ سے زید کا تعین نظر آرہا ہے، یعنی جو چیزیں زید سے نکل گئیں ان سے زید سمجھ میں آ رہا ہے۔ اگر ہاتھ کہیں تو اس میں سے اُس کا سر خارج ہو گیا۔ پاؤں نکل گیا۔ یہ جو ہاتھ کہہ رہا ہوں وہ زید کی وجہ سے نہیں بلکہ سر یا پاؤں نہ ہونے کی وجہ سے کہہ رہا ہوں۔ گویا زید تو بحیثیتِ مجموعی سر تا پا زید ہے مگر اس کے ہاتھ کا تعین اس کے سر، پیر وغیرہ کی نفی سے ہوا۔ اب ہاتھ کو اس طرح بیان کرو کہ اُس میں سے سر، پاؤں وغیرہ کچھ نہ نکل جائیں۔ یہ تو ناممکن ہے، اگر کچھ بھی نہ نکلا تو وہ زید کی ذات ہوئی، اُس کا ہاتھ کہاں ہوا؟ وجود تو ایک ہی ذات کا ہے۔ دوسرے کا وجود ہے کب؟ لیکن جب تعین کی وجہ سے چند چیزیں نکل جائیں تو اُسے ”موجودِ اضافی“ کہتے ہیں۔ وجودِ اضافی کے معنی اعدام کا نکل جانا ہے اسی وجودِ اضافی
جو ایک سمجھ میں آنے والی چیز ہے ”مخلوق“ کہتے ہیں۔
دو خلق کے کیا معنے ہیں اور کیا آدمی بھی خالق ہو سکتا ہے؟ اور پھر کیا معنی ہیں، إِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ کے؟
خلق کے دو معنے ہیں۔ ایک نیست سے ہست کرنا۔ دوسرے یہ کہ ایک چیز ایک چیز میں نہیں تھی وہ دی گئی۔ ایسا نہیں کہ سرے سے کوئی چیز ہی نہ تھی۔ معدوم سے موجود کرنا اللہ کے ساتھ خاص ہے۔ بندہ ایک ذرہ کو بھی پیدا نہیں کر سکتا۔ وہ صرف ترتیب دے سکتا ہے، آگے پیچھے کر سکتا ہے، اور جمع کر سکتا ہے۔ یہ ”خلق بالعرض“ ہے۔ اس کو ایک سمجھو! مختلف رنگ کی دس گولیاں ہیں، ان کی ترتیب کو بدلتے گئے۔ ہر ترتیب کے ساتھ ایک شکل اور اس کا ایک نام آتا گیا۔ حضرت عیسیٰؑ کا مٹی سے پرندہ تخلیق کرنا بھی ایسا ہی ہے۔ لیکن جو ترتیب حضرت عیسیٰؑ دے سکتے تھے وہ دوسرا نہیں دے سکتا۔ اس لئے وہ معجزہ ہے۔
ایک بات اور یاد رکھو! قرآن میں یہ کہاں آیا ہے کہ حضرت عیسیٰؑ خالق ہیں۔ وہاں ”تَخْلُقُ“ کہا گیا ہے، فعل آیا ہے نہ کہ اسمِ فاعل۔ اسی طرح ایک اور بات بھی یاد رکھنے کے قابل ہے وہ یہ کہ قرآن میں اللہ نے اپنے لئے يُضِلُّ بِهِ كَثِيرًا وَّ يَهْدِي بِهِ كَثِيرًا فرمایا ہے۔ یعنی قرآن کے ذریعہ ہر ایک کی اپنی فطرت کے مطابق اللہ بہت سوں کو گمراہ کرتا ہے اور بہت سوں
کو ہدایت دیتا ہے۔ اس کا ہرگز یہ مطلب نہیں کہ اللہ ”مُضِلّ“ ہے۔ اللہ نے خود کو مُضِلّ تو نہیں فرمایا۔ تو قاعدہ کیا ہوا؟ کوئی لفظ فعل کی حالت میں استعمال ہوا ہے تو ہم اس بنا پر اُسے فاعل کے طور پر استعمال نہیں کر سکتے۔ قرآن و حدیث میں جو خاص الفاظ استعمال کئے گئے ہیں اُن سے مشتقات نکال کر استعمال کرنا درست نہیں۔ ”خلق کرنا“ کہیں تو اس میں ماحول کا لحاظ رہتا ہے، ”خالق“ کہیں تو یہ ذاتی چیز ہے اُسے ماحول کے ساتھ نسبت لگانے کی ضرورت نہیں۔
اسنادِ حقیقی اور اسنادِ مجازی کی تعریف کرو اور بتاؤ کہ قرینے کی ضرورت کس کو ہے؟ کسی چیز کو اصلی چیز کی طرف نسبت کریں تو یہ ”اسنادِ حقیقی“ ہے۔ اور اسی چیز کے متعلقات میں سے کسی کی طرف نسبت کریں تو یہ ”اسنادِ مجازی“ ہے۔ اور اسنادِ مجازی کے لئے ہی قرینے کی ضرورت ہے۔ جیسے کسی نے کہا ”بارش نے کھیت اگایا“، تو اگر کہنے والا مسلمان ہے تو سمجھا جائیگا کہ اس سے مراد یہ ہے کہ بارش کھیت کے اگنے کا سبب بنی، مسبّب الاسباب تو خدا ہی کی ذات ہے۔ یہی بات اگر کوئی غیر مسلم کہے تو چونکہ خدا کا اُس کے پاس کوئی صحیح مقام نہیں اس لئے ہو سکتا ہے کہ وہ بارش ہی کو کھیت کے اگنے کا سببِ اصلی اور علت العلل سمجھتا ہو۔ جبرئیل نے بی بی مریم سے
کہا تھا ”لِأَهَبَ لَكِ غُلَامًا زَكِيًّا“ یعنے میں تمہیں اچھا بیٹا دینے آیا ہوں، اسنادِ مجازی ہے۔ معنی یہ ہو کے کہ خدا نے جبرئیلؑ کو بی بی مریم پر پھونک مارنے کا حکم دیا تھا، اسی طرح وہ واسطہ بنے بی بی مریم کو بیٹا دینے میں۔ قرآن مجید میں کہا گیا ہے، وَآتُوا الْيَتَامَى أَمْوَالَهُمْ یتیموں کو ان کا مال دے دو، حالانکہ اس سے مراد یہ ہے کہ یتیموں کو ان کا مال اُس وقت واپس کر دو جب وہ باشعور اور جوان ہو جائیں۔ اسنادِ مجازی کی کئی صورتیں ہیں۔ وَإِذْ تَخْلُقُ مِنَ الطِّينِ كَهَيْئَةِ الطَّيْرِ فَتَنْفُخُ فِيهَا فَتَكُونُ طَيْرًا بِإِذْنِي۔ اُدھر سے باذنِ اللہ کی امداد نہ آئے تو عیسیٰؑ بھی کچھ نہیں۔ بعض نادانوں نے کہا ہے کہ بزرگانِ دین نے بِإِذْنِ اللَّهِ کہہ کر شرکِ جلی کو خفی بنانے کی کوشش کی ہے۔ ارے نادان! سوچ تو سہی تو کس پر اعتراض کر رہا ہے؟ حضرت عیسیٰؑ پر؟ جنہوں نے بِإِذْنِ اللَّهِ کہا تھا؟ یا خدا پر؟ جس نے خود بِإِذْنِي کہا ہے؟
اب میں آخر میں اقانیمِ ثلاثہ یعنی اصولِ تکوین باپ، بیٹا، روح القدس، نیز خدا، مادہ اور روح سے بھی تھوڑی سی بحث کر لینی مناسب سمجھتا ہوں جس کے سمجھنے میں ہزارہا عقلاء حیران و سرگرداں ہیں۔ باپ سے مراد وہ ذاتِ حق ہے جس کے فیضِ اقدس سے بیٹا یعنی عینِ ثابتہ علمِ الہی میں ظاہر ہوا۔ چونکہ ہر عینِ ثابت کے لئے
ایک تجلیِ خاص ہے جو اسماءِ الہیہ کے بہ نسبتِ خاصہ مجتمع ہو کر سے متجلی ہے، لہذا اس تجلیِ خاص کو جس کے بغیر آثارِ وجود، حیات و علم و قدرت ظاہر ہی نہیں ہوتے، روح القدس سے موسوم کرتے ہیں۔ یہ لوگ اگر حقیقتِ مسئلہ سے واقف ہوتے تو اقانیمِ ثلاثہ کو مستقل نہ سمجھتے، نہ بیٹے کے معنی جسمانی بیٹے کے سمجھتے، نہ حضرت عیسیٰؑ سے خاص سمجھتے۔ ان کو اس قول کے معنی بھی سمجھ میں آتے جو ہے ”ہمارے آسمانی باپ“۔ یہی حقیقت جیو (آتما)، مادے (پرکرتی) اور ایشور کے قائلین کے مذہب کی ہے۔ روح سے مراد اسمِ خاص متجلی ہے۔ مادے سے مراد عینِ ثابتہ۔ خدا تو خدا ہی ہے۔ بعض لوگ آکاش یعنی خلا کے بھی قائل ہیں، اس سے مراد وسعتِ علمِ الہی ہے، جس میں عینِ ثابتہ نمایاں ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۵)
(حضرت نے اقانیمِ ثلاثہ، الہیین اور وثنیین کے خیالات کی ”صدائے معرفتِ حق“ میں گونہ تشریح کی ہے۔ اس کو یہاں نقل کر دیا جاتا ہے تاکہ سمجھنے میں مزید سہولت ہو۔ للمرتب)
یہ ہم نے بیان کر دیا ہے کہ عینِ ثابتہ پر اسماءِ الہی کی تجلی ہوتی ہے تو سب چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔ اس مسئلہ پر عیسائیوں نے توجہ کی تو ان کی سمجھ میں کیا آیا؟ باپ، بیٹے، روح القدس، ہم ان کی تردید کے عوض ان کے قول کی تاویل کر لیں گے۔
باپ سے مراد اصلِ تمام عالم کا مربّی، اللہ، ذاتِ اللہ، الصَّمَدُ، رتبہٴ احدیت۔ بیٹے سے مراد وہی عینِ ثابتہ، وہی شانِ عبدیت۔ روح القدس سے مراد تجلیِ الوہیت، حیات و علم۔ ان تینوں چیزوں کو اقانیمِ ثلاثہ کہتے ہیں۔ اُن کے پاس عجیب منطق ہے کہ یہ تینوں چیزیں مستقل ہیں، موجود بالذات ہیں مگر ہیں یہ تینوں ایک ہی۔ بات بنانا منظور ہے تو کہہ دو یہ تینوں غیر مخلوق ہیں اور ذاتِ واحد کے تین اعتبار ہیں۔ اُن کا بیٹے اور روح القدس کو موجود بالذات سمجھنا غلط ہے۔ ظاہر ہے کہ بیٹے کے مرتبے سے باپ کا مرتبہ مقدم ہے، اور صفات کے مرتبے سے ذات کا مرتبہ مقدم ہے۔ فرقِ مراتب نہ کرنے سے یہ سارا خلفشار مچا ہوا ہے۔
ابراہیم علیہ السلام بلکہ نوح علیہ السلام کے زمانے سے چلا آ رہا ہے۔ اہل مذہب ایک خدا کے قائل ہیں، وثنیین ہزاروں لاکھوں دیوتا کے قائل ہیں۔ اُن میں جو ذرا ذی فہم تھے ان کی نگاہ ستاروں پر تھی اور وہ ان کے خیالی خواصوں کو مانتے تھے۔ عطارد کو ایک دیوتا اور اس کو ایک تیز رو علم کا دیوتا جانتے تھے اور زہرہ کو ایک خوبصورت اور عشق و محبت کی دیوی سمجھتے، مریخ کو ایک خونخوار سپاہی خیال کرتے تھے۔ مشتری کو ایک بچے والا دیوتا مانتے اور اس کو سعدِ اکبر کہتے، کیونکہ اس کے ساتھ آٹھ چاند ہیں۔ زحل کو نحوست کا دیوتا۔ تھوڑے زمانے پہلے یورینس اور نیپچون ستارے دریافت ہوئے، چلو اور دو دیوتا
کا پتہ بھی مل گیا ۔ آفتاب بھی ایک دیوتا ہے جس کی پوجا ہوتی ہے ۔ یہ چھوٹے تارے بھی آفتاب ہی ہیں ۔ اور کہکشاں میں کروڑ ہا کروڑ آفتاب ہیں ۔ پوجاری محدود ہیں ۔ اور دیوتا غیر محدود ۔ زمین کو دھرتی ماتا کہتے ہیں ۔ غالباً اُس کی بھی پوجا ہوتی ہو گی ۔
بعض عالم کی اصل ، مہادیو اور پاروتی جی کو سمجھتے ہیں ۔ (بعض کے نزدیک برہما ، پیدا کرنے والا ۔ وشنو (پالنے والا) اور مہیشور یا شیو یا مہادیو (ہلاک کرنے والا) ان دیوتاؤں پر عالم کا قیام ہے ۔ بعض کے پاس ”ادودیت“ بے مثل دیوتا ۔ اور ”دو ادویت“ بڑا دیوتا اور کائنات ۔ اور ”ترویت“ پرماتما یعنے بڑی روح ۔ شیوا اور آتما یعنے جیو ، اور پرکرتی یا مایا یا جسم ۔ ان تینوں دیوتاؤں پر دین کا دارو مدار ہے ۔ بعض کے پاس ایک ”ذکر“ (مردانی علامت) ہے جو سب کا خالق ہے اور وہ ”ذکر“ کی صورت بنا کر گلے میں ڈالتے ہیں اور اس کی پوجا کرتے ہیں ۔ بعض انسان کے سوائے ، جمادات ، نباتات ، حیوانات سب کی پوجا کرتے ہیں ۔ ایک بد نصیب انسان ہے کہ وہ پوجا کا مستحق نہیں بلکہ وہ سب کی پوجا کرتا ہے ۔ ان کے پاس سب سے بدتر کون ہے ؟ صرف ایک انسان ہے ۔ یہ خلیفۃ اللہ کی انتہائی ناقدر دانی ہے ۔ ان بت پرستوں میں کوئی چیز مشترک نہیں بجز موحدین کی عداوت کے ۔ اول سے گھر گھر بت تھے ہی اب جابجا نئے اور تازہ بت قائم ہوتے چلے جا رہے ہیں ۔ (صدائے معرفت قلمی ص ۲۲)
صوفیہ کے محاورے میں تجلی کو رب اور عینِ ثابتہ کو مربوب کہتے ہیں ۔ کلی طور سے ازل سے ابد تک تمام عالم پہ جو تجلی ہے اُس کو رب الارباب کہتے ہیں ۔ غرض کہ رب و مربوب میں تلازم ، توافق اور تناسب ہے ۔ جب عینِ ثابتہ پر تجلیِ حق ہوتی ہے تو عینِ ثابت عالمِ خارج میں ، دنیا میں نمایاں ہوتا ہے ۔ موجود فی الخارج ہوتا ہے ۔ اور عینِ موجودہ یا عینِ خارجی یا صرف ”عین“ کہلاتا ہے ۔ چونکہ ہر شئے دوسری شئے سے مغائر ہے ، لہٰذا ایک شئے کو موجود کرنے والی تجلی بھی دوسری شئے کو موجود کرنے والی تجلی سے مغائر ہے ، ورنہ عالم کی یہ رنگا رنگی و بوقلمونی نہ رہے گی ۔
(للمرتب) خوب یاد رکھو یہ تجلیات اعیانِ ثابتہ اور ذات و اسمائے الہیہ کے درمیان نسبتیں ہیں ۔ مختلف ذوات نہیں ہیں ۔ یہی تو کفار کی سمجھ میں نہیں آیا اور کہنے لگے : ”أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلٰهًا وَاحِدًا ۖ إِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ“ کیا سب دیوتاؤں کو انھوں نے ایک ہی خدا بنا دیا یہ تو بڑی عجیب شئے ہے اور سینکڑوں دیوتاؤں کے قائل ہو گئے ۔ اور بت پرستی میں گرفتار ہو گئے ۔ العیاذ باللہ (ترجمہ تمہیداتِ فصوص الحکم از بحر العلوم ص ۱۶۵-۱۶۶)
میں آئندہ بیان کروں گا کہ تمام عوالم علمِ الہی کے اطوار ہیں ۔ ہم جس طرح پہلے علمِ الہی میں تھے اب بھی علمِ الہی میں ہیں ۔ مگر علمِ الہی کے مختلف اطوار و موطن ہیں ۔ ہر موطن کے جدا احکام ہیں اور ہر مقام کے مختلف آثار ہیں ۔
واضح ہو کہ وہم و فرض و اعتبار کا لفظ دو معنوں میں مستعمل ہوتا ہے ۔
(۱) بمعنے اختراعِ محض : یعنے بے سرو پا من گھڑت بات جس کا منشا کچھ بھی نہ ہو ۔ جیسے انیابِ اغوال یعنے غولِ بیابانی کے دانت ۔ گدھے کے سر کے سینگ ۔ گھوڑے کے پَر ۔
۲ ۔ دوم ایسی وہمی شئے جو خارج میں مستقل وجود نہیں رکھتی مگر اُس کا ایک منشا اور منتزع عنہ ہوتا ہے یعنی خارج میں ایک مستقل شئے ضرور ہوتی ہے ، جس سے اس غیر مستقل شئے کو انتزاع کرتے ہیں ۔ اور آسمان کو اوپر زمین کو نیچے سمجھتے ہیں ۔ حالانکہ خارج میں صرف آسمان و زمین ہیں ۔ مگر اس میں بھی کیا شک ہے کہ انھیں سے فوقیت و تحتیت منتزع کی گئی ہے ۔ ایسی شئے وہمی نفس الامری اور اعتباری واقعی کہلاتی ہے نہ کہ وہمی انتزاعی ۔
ذرا غور کیجئے کہ دنیا میں کوئی ایسا شخص بھی ہے جو دن کو روشن اور رات کو تاریک نہ سمجھتا ہو ، یا آگ کو گرم اور برف کو سرد سمجھتا ہو ، یا باپ کو بیٹے سے چھوٹا اور جزو کو کل سے بڑا جانتا ہو ۔ مگر ہیں یہ سب اعتباری ، انتزاعی ، فرضی ، وہمی مگر ہرگز ہرگز اختراعی ، من گھڑت ، جھوٹ نہیں ہیں ۔ سوفسطائی نادان اور صوفیہ اولئك...
کے فلسفۂ حقہ میں آسمان و زمین کا فرق ہے ۔ ہر چند کہ دونوں کہتے ہیں کہ ”وجودِ اشیا وہمی و فرضی ہے“ مگر سوفسطائی کی نظر منشا تک نہیں جاتی لہٰذا وہ وہمی شئی کو بمعنی اختراعی سمجھتے ہیں ۔ اور صوفی کی نظر منشا یعنی ذات سے نہیں ہٹتی ۔ لہٰذا وہ ان کو وہمی بمعنی انتزاعی حقیقی کہتے ہیں ۔
طالب علمانہ لفظی جھگڑوں سے گفتگو کے مزے اور جذبات کی تباہی ہو جاتی ہے ۔ ہر مقام کی ایک عبارت ہوتی ہے ۔ ایک طرزِ بیان ہوتا ہے ۔ جو منطقی عبارت قیود کی تحقیق جامع مانع ہونے کے مباحث سے جدا ہے ۔ ”لِكُلِّ مَقَامٍ مَقَالٌ“ ۔
واضح ہو کہ ایک مقام کے اعتبار کو دیکھ کر دوسرے مقام کے اعتبار سے تصادم ہونے نہ پائے ۔ مابہ الاشتراک کے کمالِ حضور کے وقت مابہ الامتیاز کا حق ادا کرنا ، اور ہر حقیقت سے اُس کے اقتضاء کے مطابق سلوک کرنا ، اسلامی تصوف کا خاصہ ہے ۔ ذرا سی غفلت کی جائے تو یا شرک ہو جاتا ہے یا زندیقہ و الحاد ۔ ایک طرف کھائی ہے تو ایک طرف خندق ۔ یہ راستہ دمِ شمشیر سے زیادہ باریک ہے ۔ خدا ہی پار اتارے تو پار اترتے ہیں ۔
تمام بزرگانِ دین کی کتابیں رفعِ قیود و کشفِ حُجُب اور التفات الی الاطلاق سے بھری ہوئی ہیں اور تمام اساتذۂ فن جہلا و سفہاء نہیں
بلکہ اہل علم صاحبِ تمیز ، تنزیہ پر زور دیتے ہیں ۔ توحید کو ظاہر کرتے ہیں ۔ دیکھو اس کی وجہ یہ ہے کہ محسوسات کی طرف خلق کی توجہ ہے اور اس قدر قوی توجہ ہے کہ غیر محسوس سے انکار نہ بھی ہو تو غفلتِ عظیم تو ضرور ہے ۔ ایسی حالت میں اُن کا غیر محسوس مطلق کی طرف توجہ دلانا ، توحیدِ وجودِ حقیقی کی تاکید کرنا مقتضائے حکمت نہیں تو اور کیا ہے ۔ جو برف میں اکڑ گیا ہو ، اس کو آگ سے سیکنا عین حکمت ہے ۔ ایسے شخص کو دن بھر آفتابِ عالمتاب کے زیرِ علو پڑا رہنے دیا جائے تو جب وہ گرم ہو جائیگا تو وہ خود اپنے پیروں چلا آئے گا ۔ (حکمت اسلامیہ ص ۹)
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ - بالذات کوئی نہیں ، مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ - اشیاء ثابت مگر بالعرض ۔ بالعرض پر اتنا زور دینا کہ بالذات تک پہنچے شرک ہے ۔ اور بالعرض کے احکام سے اتنی لا پرواہی کہ بالذات پر وہ احکام لگیں زندقہ و الحاد ہے ۔
اسلام فکر و فلسفہ نہیں بلکہ عملی ہے ۔ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ کہہ کر سُن ہو کر بیٹھ جانا نہیں ہے بلکہ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ کہہ کر احکام کو قبول کرنا اور انہیں پورا کرنا بھی ہے ۔ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ نے شرک سے اور مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللهِ نے حقائقِ اشیاء کے انکار سے بچایا ہے ۔
حضرت عیسیٰؑ کے بعد لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ کی توحید حضرت عیسیٰؑ کے ماننے والوں پر ایسا چھایا تھا کہ سب راہب ہو کر رہ گئے تھے اور زن و فرزند کو چھوڑ دیا گیا تھا...
کیونکہ بالعرض سے لا پرواہی ہو گئی تھی اس لئے محمد رسول اللہ کہہ کر بندہ کی ذمہ داریوں سے باخبر کیا گیا ۔ ہر چیز کے حق کی تعلیم دی گئی ۔ محمد رسول اللہ حقائقِ اشیاء بن کر آئے ۔
صرف لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ کہے تو وہ مسلمان نہیں ہے کیونکہ وہ حقائقِ اشیاء سے انکار کر رہا ہے ۔ اور یہ زندقہ و الحاد ہے جب تک محمد رسول اللہ نہ کہے حقائقِ اشیاء کا اقرار نہ ہو گا ۔ (ارشاداتِ بحر العلوم للمرتب)
حقائق میں پھنس کر حقیقت الحقائق کو چھوڑ دینا بڑی بد بختی ہے ۔ (ارشاداتِ بحر العلوم للمرتب)
ایک ہی آدمی پر کبھی یہ تینوں حالتیں رہتی ہیں ۔ ایک قسم کے لوگوں کو ذات پر توجہ کرنے کی ضرورت نہیں بلکہ اُس پر اور مخلوقات پر توجہ کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، دوسرے قسم کے لوگ مخلوقات پر توجہ رہتی ہے اور ذاتِ حق پر توجہ دینے کی ضرورت ہوتی ہے ۔ اور بعض لوگ دونوں سے ہوشیار رہتے ہیں ۔
مقصد اصل میں یہ ہے کہ احدیت پر توجہ رہے ۔ جو چیز دکھ رہی ہے اُس پر زور دینے سے کیا فائدہ ؟ جو نظر نہیں آتی اس پر زور دو ، اتنا کہ وہ پہلے دکھائی دے ۔ ہمیشہ اپنی نظر عدمِ ذاتی پر رہنی چاہیئے ۔ (ارشاداتِ بحر العلوم للمرتب)
ایک اور بات کا لحاظ رکھو ! اکیلے میں مقیدات کے کوئی حقوق
متعلق نہیں ہوتے ایسی حالت میں صرف مطلق کی طرف توجہ فرض ہے ۔ جب لوگوں سے ملو ، ان سے مخاطبت کرو تو بغیر غیبت عن الحق اور اعراض عن اللہ ، اداءِ حقوقِ خلق و توجہ الی الاطلاق فرض ہے ۔
جو دونوں پلے میزان کے برابر رکھتا ہو ، جس کا ناپ تول ٹھیک ہو اور وَيْلٌ لِّلْمُطَفِّفِينَ میں داخل نہ ہو اس کے کیا کہنے ہیں ۔ وہ کامل محمدی ہے ، جانشینِ نبیؐ ہے ۔ مگر میں تو اس شخص کو بھی بہتر سمجھتا ہوں جو فرطِ محبت و جوشِ الفت میں مجنون ہو گیا ہو اور ”اُذْكُرُوا اللهَ حَتّٰى يَقُولُوا مَجْنُونٌ“ کا مصداق بن گیا ہو ۔ حق کا پلہ خلق کے پلے سے بھاری کر دیا ہو ۔ بہ نسبت ان ظالمین کے جن کی زبان پر اللہ کا لفظ تو کیا جن کی ڈکشنری میں لفظ گاڈ (God) بھی نہ ہو ، جو خدا کو اور مولویوں کو ڈھکوسلا سمجھیں ۔ مغالطات کی مثالوں میں قرآن شریف کی آیتیں پیش کریں ۔ اور بحیثیت تصفیہ حقوق میں باوجود خود کے اسلامی نام رکھنے کے ، وجہ ترجیح غیر مسلم ہونا بتلائیں ۔ نفوس خبیثہ سے تحریک کرائی جائے کہ سرکاری مدارس سے مذہب کی تعلیم اٹھا دی جائے ۔ اللهُ اَكْبَرُ اللهُ اَكْبَرُ ۔
چونکہ اسمِ متجلی اور عینِ ثابتہ کا مسئلہ ذرا نازک ہے لہٰذا اس کو میں پھر ایک گونہ تفصیل سے بیان کرتا ہوں ۔ ممکن ہے کہ اس سے کسی خدا کے بندے کو سمجھنے میں مدد ملے ۔
ذات و وجودِ حق اور اسماء و صفاتِ حق میں حقیقۃً بالذات بالاستقلال ہونے کا ، اور وحدت کا لحاظ ہوتا ہے اور ذوات و وجود اور کمالاتِ ممکن میں بالعرض ، بالاعتبار اور کثرت کا لحاظ ہوتا ہے ۔
واضح ہو کہ ترکیب و اجتماعِ صفات و اسمائے الہیہ سے نسبتیں پیدا ہوتی ہیں ۔ پھر ان نسبتوں کو دو اعتبار لاحق ہوتے ہیں : (۱) نسبت و ترکیب سے ایک حقیقت و ماہیت و طبیعت کا نرا معلوم ہونا حقیقتِ ممکنہ و تعینِ ثابتیہ کہلاتا ہے خود یہ نسبت و ترکیب جس پر حقیقتِ ممکنہ کا قیام ہے حقیقتِ الہیہ و اسمِ الہی کہلاتی ہے ۔
(۲) جب اس حقیقت و عینِ ممکنہ کے مطابق حقیقتِ الہیہ یا اسمِ خاص کا ظہور ہوتا ہے ، اور وہ اسم سرِ کار ہوتا ہے تو یہ اعتباری یا بالعرض شئے عینِ خارجی کہلاتی ہے ۔ اور اس پر آثار و احکام مرتب ہوتے ہیں ۔
مثلاً پانی ایک حقیقتِ اعتباریِ موجود بالعرض شئے ہے ۔ پانی کا قیام ہیڈروجن و آکسیجن کی نسبتِ خاصہ پر ہے ۔ یعنے دو حصے ہیڈروجن ایک حصہ آکسیجن (عام نظریہ یہ ہے کہ بعض جواہر میں مثبت اور بعض دیگر میں منفی بجلی موجود ہے ۔ چونکہ مثبت بجلی منفی بجلی کو کھینچتی ہے اس لئے جواہر ایک دوسرے سے مل جاتے ہیں ۔ اگر دو جوہروں میں ایک ہی قسم کی بجلی یعنے مثبت یا منفی ہو تو وہ ایک دوسرے سے دور بھاگتے ہیں ۔ ہیڈروجن کے جوہر میں مثبت اور آکسیجن کے جوہر میں منفی بجلی ہے ۔ جس سے وہ ایک دوسرے کو...
کی طرف کھینچ رہے ہیں اور موجود بالعرض شئے پانی جو خیالی اور علمی چیز تھی حقیقی واقعی شئے ہو کر خارجی شئے معلوم ہو رہا ہے اور خارجی پانی کہلا رہا ہے ۔ (للمرتب) کیمیا داں آکسیجن اور ہیڈروجن کے مختلف نسبتوں سے پیدا ہونے والے مختلف حقائق کو جانتا ہے ۔ مثلاً ہیڈروجن پر آکسائیڈ وغیرہ وغیرہ ۔ یہ اعیانِ ثابتہ مخلوق ، حقائقِ ممکنہ کی مثال ہے اور یہ نسبتیں جن پر حقائقِ ممکنہ کا قیام ہے حقیقتِ الہیہ یا اسمِ خاص یا تجلیِ خاص کی مثال ہے ۔ جب کیمیا داں پانی کی حقیقت کے مطابق دو حصے ہیڈروجن اور ایک حصہ آکسیجن کو ملا دے تو پانی جو خیالی و علمی چیز تھی ، حقیقی واقعی شئے ہو جائیگی اور اس وقت اس کو خارجی پانی کہیں گے ۔ اور اس وقت پیاس بجھانے درختوں کو سرسبز رکھنے کی صفت اُس کی طرف رجوع ہو گی ۔
دیکھو کیمیا داں کے علم میں پانی کی حقیقت یعنے ہیڈروجن و آکسیجن کی حجمی نسبت ۲ : ۱ کی نسبت ہے ۔ خارج میں آکسیجن اور ہیڈروجن ہیں ان کے موجود فی الخارج ہونے سے پانی بھی خارجی شئے معلوم ہوتا ہے ۔ ان میں سے اسمائے الہیہ کی مثال ہیڈروجن و آکسیجن ہیں ۔ ان میں کی باہمی نسبت اسمِ خاص یا حقیقتِ الہیہ کی مثال ہے ۔ پانی عینِ خارجی کی مثال ہے ۔
دیکھو ! ظاہر میں پانی معلوم ہوتا ہے ۔ جس کا قیام نسبتِ خاصہ ہیڈروجن اور آکسیجن پر ہے ۔ خود یہ نسبت ہیڈروجن اور آکسیجن...
سے قائم ہے ۔ کیا پانی حقیقی شئے ہے ؟ عامتہ الناس کہیں گے ، بے شک ہم اُس کو پیتے ہیں ، ضرورتوں میں استعمال کرتے ہیں ۔ کیمیا داں سے پوچھو وہ کہتا ہے مادہ ہے ۔ شہودی سے پوچھو وہ کہتا ہے اسمائے الہیہ ہیں ۔ وجودی سے پوچھو وہ کہتا ہے صرف ذاتِ حق ہے ۔ اللہ اللہ خیر صلا ۔
یہاں ایک سوال پیدا ہوتا ہے ہیڈروجن آکسیجن اور پانی میں کون موجود ہے اور کون معدوم ؟ کون معقول اور علمی شئے ہے اور کون مشہود و محسوس ۔ ظاہر ہے کہ پانی ایک نمائشی و انتزاعی شئے ہے اور ہیڈروجن و آکسیجن حقیقی و خارجی اشیاء ہیں ۔ لہٰذا پانی معقول اور اس کے عناصر محسوس ہیں ۔ اسی طرح مخلوقات معقول ہیں اور اسمائے الہیہ محسوس ۔ اگر غور کرو تو اسمائے الہیہ بھی انتزاعی و معقول ہیں اور حق محسوس مشہود ۔ مگر ہماری نظر پر غفلت کا پردہ پڑ گیا ہے کہ معقول کو محسوس مشہود اور حقیقی کو غیر مشہود سمجھتے ہیں ۔ اَللّٰهُمَّ أَرِنَا حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كَمَا هِيَ ۔
یہاں ایک لطیفہ ہے کہ وجودِ حقیقی بے کیف و بے رنگ اور بے چون و بیگونہ ہے ، مگر مظہر میں نمایاں ہے ، لہٰذا جو صورت اِس میں نمایاں ہو گی خارج میں معلوم ہو گی ۔ جیسے آئینے میں اپنی صورت دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ آئینہ میں دوسرا شخص یا کوئی پرند یا درندہ ہے اور اُس سے لڑتے ہیں ۔ یعنی بچے آئینے میں اپنی...
صورت دیکھ کر سمجھتے ہیں کہ اُس میں کوئی بچہ ہے ۔ اور اس کو پیار کرتے ہیں ۔ بعض ہوشیار بچے آئینہ میں دیکھتے رہتے ہیں جب کوئی اُن کے پیچھے آکر اپنا عکس آئینے میں ڈالتا ہے تو پلٹ کر دیکھتے ہیں ۔ کیونکہ وہ یہ سمجھتے ہیں کہ آئینہ کی یہ صورت نہیں ۔ صورت کسی اور جگہ سے آ رہی ہے ۔ یہی حال نادان کا ہے ۔ کہ کسی صورت کو وجودِ خارجی میں دیکھتا ہے تو سمجھتا ہے کہ صورت موجود بوجودِ خارجی ہے ۔ مگر عارف سمجھتا ہے کہ صورت موجود فی الخارج نہیں بلکہ وہ علمِ الہی سے آئی ہے بلکہ علمِ الہی میں ہے ۔ اور خارج میں صرف وجودِ خارجی ہے ۔ تماشا یہ ہے کہ میں اپنے آپ کو دیکھ نہیں سکتا نہ خود آئینے کو دیکھ سکتا ہوں ۔ اگر آئینہ نظر آ جائے تو وہ آئینہ نہیں ہے ۔ بلکہ وہ شیشے کا ٹکڑا ہے ۔ غرض کہ حقیقت یہ ہے کہ اول آئینہ نظر آتا ہے پھر اُس کے توسط سے صورت نظر آتی ہے ۔ مگر واہ رے آئینے ! تو نظر آتا ہے اور پھر نظر نہیں آتا ۔ یہ کیا ؟ یا وجود انت الموجود و ما سواك مفقود
اب میں چند معرکۃ الآراء مسائل بیان کرتا ہوں جو بعد تحقیق صرف...
نزاعِ لفظی نکلتے ہیں ۔ اور اُن کا محلِ صحیح معلوم ہو جاتا ہے ۔ یہ ہمیشہ یاد رکھو کہ اکثر حضرات کو دوسروں کے اقوال کی تردید میں بڑا مزہ ملتا ہے ۔ محلِ صحیح کی طرف تاویل کر لینے میں نزاع ختم ہو جاتی ہے اس کو وہ پسند نہیں کرتے ۔
یہ بھی اکثر ہوتا ہے کہ دونوں صاحبوں کی نظریں مختلف محل پر پڑتی ہیں ۔ ہر ایک دوسرے کی تکذیب کرتا ہے ۔ حالانکہ بحیثیتِ دونوں کے دونوں محق ہیں ، حق پر ہیں صادق ہیں ۔
بعض کہتے ہیں کہ ذاتِ واجب اور ذاتِ ممکن ، نیز وجودِ واجب اور وجودِ ممکن بالکل جدا جدا ہیں ۔ یہ مذہب بھی حق ہے ۔ وہ واجب تعالیٰ کے لئے وجود بالذات اور ممکن کے لئے وجود بالعرض مراد لیتے ہیں ۔ مرجعِ خیر و ذاتِ حق اور مرجعِ شر ذاتِ ممکن لیتے ہیں ، سچے حق پرست صوفی کو اس سے انکار نہیں ۔ اس کا محل عالمِ خلق ہے ۔ خواہ وہ مجردات ہوں یا امثال یا محسوسات ۔
دیکھو میں اپنے بچوں سے بڑا ہوں ان سے پہلے پیدا ہوا ہوں ۔ میرا پیدا ہونا وجود نہیں تو کیا ہے ۔ میری ذات میرے بچوں کی ذاتیں جدا جدا ہیں ۔ اِن پر جدا جدا آثار مرتب ہو رہے ہیں ۔ میں بڑا ہوں وہ چھوٹے ہیں ۔ میں باپ ہوں وہ بچے ہیں ۔ آخر ذات مرجعِ صفت ہی کو تو کہتے ہیں ۔ پھر ممکن کا بالغیر وجود اور باطل و اعتباری ذات اور واجب کا بالذات وجود اور ذاتِ حق بول کر ایک ہو سکتے ہیں ۔
بعض کہتے ہیں کہ ذاتِ واجب و ذاتِ ممکن دو جدا جدا امور ہیں مگر وجود ایک ہی ہے ۔
ان حضرات کا مقصد یہ ہے کہ مرجعِ محامد ذاتِ حق اور مرجعِ نقائص ذاتِ ممکن کو سمجھیں ۔ عیوب و نقائص کو ذاتِ حق کی طرف نسبت نہ کریں ۔ یہ لوگ وجود سے وجودِ حقیقی و بالذات مراد لیتے ہیں ۔ یہ مرتبہ واحدیت کا اور علم کا ہے ۔ علم الہی فعلی تفصیلی میں تمام حقائق ایک دوسرے سے ممتاز ہیں مگر موجود فی الخارج اور مرتب علیہ آثار نہیں ہیں ۔ صوفیہ وجودِ خارجی کو وجود کہتے ہیں ۔ اور وجودِ علمی کو ثبوت ۔ وجود کے ثابت فی علم اللہ ہونے کو موجود فی الخارج ہونا اور مرتب علیہ آثار ہونا ضرور نہیں ۔ فلاں شئے ”موجود ہے“ کے معنی ہیں ”موجود فی الخارج ہے“ نہ کہ ذہن یا علم میں ہے ۔
کیا کوئی مفہوم شریکِ الباری کے ذہن میں رہنے ، وجودِ علمی رکھنے کی وجہ سے کہہ سکتا ہے کہ شریک الباری ممکن ہے یا موجود ہے ؟ ہرگز نہیں ۔ یہی وجہ ہے کہ وجودِ علمی یا ذہنی کو ثبوت اور وجودِ خارجی کو وجود کہتے ہیں ۔
بعض شیوخ ایک ہی ذات کے قائل ہیں جو عینِ وجود ہے ۔ ان کی نظر عالی مرتبت مرتبہ احدیت تک پہنچ رہی ہے ۔ وہ ذات سے ذاتِ حقہ اور وجود سے وجود بالذات مراد لیتے ہیں ۔ ظاہر ہے کہ وجود بالذات ، عین ذاتِ واجب ہے اس کی حقیقت پسند نظر نہ ذاتِ...
ممکن پر پڑ رہی ہے اور نہ بالعرض پر پڑ رہی ہے ، نہ وجود بالعرض پر ۔ ان کا جو مطمحِ نظر ہے اس میں ممکن کو دخل ہی نہیں ہے ۔ ان کا مقصود ایک ذات ہے جو خود ہی موجود ہے ، خود ہی وجود ہے ، نہ اس کا کوئی شریک رہے نہ ضد نہ ند ۔
یہ ہمیشہ خیال رکھو کہ تناقض میں ایک ہی اعتبار کا ہونا ضرور ہے ۔ اگر ایک شخص ایک اعتبار سے حکم لگائے اور دوسرا دوسرے اعتبار سے نفی کرے تو حقیقۃً دونوں میں تنازع یا تناقض نہیں ۔ جیسا کہ زید گھر میں ہے اور بازار میں نہیں ہے ۔ یا زید عمرو کا بیٹا ہے بکر کا بیٹا نہیں ہے یا زید خالد کا سالا ہے اور ولید کا بہنوئی ہے ۔ ان میں کیا تناقض ہے ۔
اور سنو ! جس نے یہ کہا کہ اعیانِ ثابتہ علماً و خارجاً مجعول ہیں وہ جعل کے معنے احتیاج کے لیتا ہے ۔ اعیانِ ثابتہ وجودِ علمی و خارجی دونوں میں واجب تعالیٰ کے محتاج ہیں ۔ علم اور معلومات جو علم میں ہیں ضرور عالم کی ذات کے محتاج ہیں ۔ انتزاعیات ہمیشہ اپنے منتزع عنہ اور منشا کے محتاج رہتے ہیں ۔
جس نے یہ کہا کہ اعیانِ ثابتہ علماً مجعول نہیں ، خارجاً مجعول ہیں ۔ وہ معلومات کو جو علم میں ہیں اور قبلِ ”کُن“ ہیں مجعول نہیں سمجھتا جب اعیانِ ثابتہ سے ”کُن“ متعلق ہو جاتا ہے تو وہ مجعول کہتا ہے ۔ اصل میں وہ جعل کے معنی اصلِ خلق کے لیتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ ”کُن“ کے بعد آثار مرتب...
ہونگے اور وجودِ خارجی عطا ہو گا اور مخلوق پیدا ہونگے ۔ حاصل یہ کہ علم کا مرتبہ قدرت ، ارادہ اور کلام سے مقدم ہے ۔
جس نے یہ کہا کہ اعیان مطلقاً مجعول نہیں وہ بھی کب غلط کہتا ہے ۔ ظاہر ہے کہ علمِ الہی و معلوماتِ حقہ حادث نہیں ۔ بلکہ علم و قدرت کا مجموعہ جو ایک اعتباری امر ہے ، حادث ہے ۔ اس کی رائے میں ممکن نے حالِ وجود میں بھی اپنی عدمیتِ اصلی سے باہر قدم ہی نہیں رکھا ۔ نہ وہ موجود ہوا یعنی وجودِ خارجی لیا ۔ ورنہ انقلابِ حقائق لازم آئے گا ۔
جو جعلِ بسیط کا قائل ہے وہ فیضِ اقدس سے علمِ الہی میں ظہورِ عینِ ثابتہ کی طرف توجہ کرتا ہے ۔
جو جعلِ مرکب کا قائل ہے اور جعل کے معنے ماہیت سے وجود کے ملنے کے لیتا ہے ۔ وہ فیضِ مقدس کی طرف نظر کر رہا ہے ۔ کیونکہ ہر معلومِ الہی کو موجود ہونا اور منشا و آثار ہونا ضرور نہیں ، بلکہ موجود اور منشاء آثار ہونے کے لئے عینِ ثابتہ کو وجودِ حقہ سے ملنا ضرور ہے ۔
جو صفاتِ الہیہ کا قائل نہیں وہ فی الحقیقت صفاتِ الہیہ کے انضمامی یا بذاتِ خود مستقل ہونے سے انکار کرتا ہے ۔ کیونکہ خود صفت انضمامی کا بھی سوائے وجودِ موصوف کے وجودِ ذاتی رہتا ہے ۔ کمزور سہی ، موصوف سے وابستہ ہی سہی مگر رشتہ ضرور ہے ۔ اور جب وجود میں ذاتِ واجب ہے تو اُس سے کوئی شئے خارج ہو ہی نہیں سکتی ۔ نہ بالاستقلال دو البتہ ہو کر پس صفاتِ الہیہ انضمامی نہیں ہو سکتے بلکہ صفاتِ الہیہ...
انتزاعی ہیں ۔ اور ذاتِ حق سے سمجھے جاتے ہیں ۔ جو قائل اسمائے و صفات ہے وہ ان کو انتزاعی سمجھتا ہے ۔
جو بندے کو مختار و با قدرت سمجھتا ہے وہ پست نظر ہے ۔ شہادت کو دیکھتا ہے اور پرتوِ قدرتِ الہی کو عینِ ثابت پر نہیں دیکھتا ۔
جو ممکن کو بے قدرت و غیر مختار سمجھتا ہے وہ ممکن و عینِ عدمیتِ ذاتی کو دیکھتا ہے ۔ اُس کی نظر فنائیت والی ہے ۔
جو نہ مجبور سمجھتا ہے نہ مختار ، وہ حالِ جمع و بقا میں ہے ۔ کی نظر اطلاق و تقیید دونوں پر پڑتی ہے اور وہی اکمل ہے ۔ وہی حکمتِ الہی کا لطف اٹھاتا ہے ۔
اسی طرح جو رویتِ الہی کا قائل ہے وہ تجلیاتِ حقہ ”لَيْسَ كَمِثْلِهِ شَيْءٌ“ ۔ ”فَلَمَّا رَأَى مِن جَانِبِ الطُّورِ نَارًا“ ۔ تجلیاتِ کو دیکھتا ہے ۔
جو منکر رویت ہے وہ حق کو نا ممکن سمجھتا ہے و تنزیہ پر کہ نہ ذات کو دیکھا جائے نہ صفات کو ۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ ۔ البتہ اُس کا یہ انکار شبہ حلول کی وجہ سے ہے ۔
جو حق کا رفیق جانتا ہے وہ تنزیہ اور تشبیہ دونوں کا قائل ہے ۔ وہ صلح کل ہے اور موحد کامل ہے ۔ ہر تجلی کو حق سمجھتا ہے ۔ اور ہر تجلی کو بے چون و بے کیف جانتا ہے ۔ (حکمت اسلامیہ ص ۹۰ تا ۹۵)
غلط فہمی نے جنگ و جدال کا بازار گرم کر دیا ہے ۔ فریقین کے اصل مقصد پر عدمِ توجہ نے نزاعِ لفظی کا شگوفہ بار...
(مجلہ المعارف حصہ دوم ص ۲۲) خیال میں معنی سب کا ایک ہے اور تعبیریں جدا جدا ۔
وجود کے متعلق تمام مذاہب کے اختلافات کا حاصل یہ ہے کہ جن لوگوں کی نظر عامِ شہادت سے اوپر نہیں اٹھتی وہ ذات و وجودِ حق کو ذات و وجودِ ممکن سے بالکل جدا سمجھتے ہیں ۔ اور یہ مذہب مبائنت ہے ۔ اور یہی اکثر علماء کا مذہب ہے مگر اس مبائنتِ محضہ کے مذاہب والے بھی ممکن کو ہر آن ہر لحظہ ذاتِ وجودِ حق کا محتاج اور ذاتِ حق کو اس کا قیوم سمجھتے ہیں ۔ اور وہ حق تعالیٰ کو ہر ممکن کا علماً محیط جانتے ہیں ۔ نیز صفاتِ کمالیہ کو ذاتِ حق میں بالذات سمجھتے ہیں ۔ خلاصہ یہ کہ ان لوگوں کے پاس اللہ باقی ، بندہ فانی ۔ اللہ کامل ، بندہ ناقص دونوں ایک نہیں ہو سکتے ۔
جن لوگوں کی نظر صفاتِ الہیہ و عالمِ شہادت دونوں پر پڑتی ہے ۔ اور ممکنات و مخلوقات میں کوئی شئے اصلی نہیں پاتے بلکہ سب کو اظلال و پرتوِ کمالاتِ الہیہ پاتے ہیں اور ممکن کو بذاتہٖ معدوم نہیں سمجھتے وہ لوگ ہر صفتِ الہی کے مقابل ایک عدم مانتے ہیں ۔ مثلاً حیات کے مقابل موت ، علم کے مقابل جہل ، سمع کے مقابل صَمَم (یعنے بہرا پن یا ناشنوائی)...
بصر کے مقابل عمی (یعنی نابینائی) ، قدرت کے مقابل عجز ، ارادہ کے مقابل بے ارادتی یا جمود ، کلام کے مقابل بکم و خرس (یعنے نا گویائی و گونگا پن) ۔ ان اعدام میں اسمائے الہیہ کا پرتو پڑتا ہے تو یہ سب چیزیں یعنی ممکنات نمایاں اور مخلوق ہوتے ہیں ۔ یہ حضرات اعیانِ ثابتہ و معلوماتِ الہیہ کو موجود بہ وجودِ علمی نہیں جانتے ۔ اس مذہب والوں کو شہودیہ و اہلِ شہود کہتے ہیں ۔
جن حضرات کی نظر مرتبہ احدیت تک پہنچتی ہے وہ ایک ہی وجود و ذاتِ حق کو مانتے ہیں ۔ وہ ماسوی اللہ کو معدوم بالذات سمجھتے ہیں مگر ہر شئے اور اس کے احکام کو اپنے اپنے مرتبے میں درست سمجھتے ہیں ۔ اور حفظِ مراتب کو ضروری خیال کرتے ہیں ۔ یہ مذہب وجودیہ کا ہے ۔ یہ حکم فنا کی حالت میں ہے کہ سالک کی نظر ذاتِ حق و وجودِ مطلق کی طرف رہتی ہے جس میں ممکنات و مخلوقات کی گنجائش نہیں ۔ لہٰذا وہ اپنے اعتبارِ صحیحِ نظر کے لحاظ سے حکم لگاتے ہیں ۔
جن حضرات کو بقا نصیب ہوتی ہے وہ کسی شئے کو معدوم یا لایعنی نہیں سمجھتے ۔ ہر شئے اُن کے مذہب میں ثابت ہے ، یعنی معلومِ الہی ہے ، جو اسمائے الہیہ سے مرتبط ہے ۔ حقیقتِ ممکن یعنی معلومِ الہی ، اسمِ الہی سے ، اسمِ الہی ذاتِ الہی سے مرتبط ، منتقش و نمایاں ہے ۔ اگر حقیقتِ ممکنہ کو اسمِ الہی سے جو...
متجلی ہے ۔ جدا خیال کرو تو وہ موجود فی الخارج نہیں ۔ نہ منشا و احکام ہے ۔ بلکہ صرف معلومِ حق اور محض علمِ الہی میں ہے ۔ ممکنات کا منشا و آثار و وجود فی الخارج ہونا صرف علم کے اظہار و ذات سے آثار فی الخارج کے لحاظ سے ہے ۔ ان کے مذہب میں یہ سب علمِ الہی کے اطوار اور علمِ الہی کے مظاہر ہیں ۔ عوالم اور عوالم میں جو کچھ جو موجود فی الخارج معلوم ہو رہا ہے وہ سب علمِ الہی میں ہے اور تمام عوالم علمِ الہی ہی کا ایک کرشمہ و تجلی ہے ۔ مگر ربطِ اسماء و صفات کے ساتھ یہ مذہب محققینِ صوفیہ کا ہے ۔ جس کو مذہبِ اہلِ علم یا مذہبِ جمع یا جمع الجمع یا جمع مع الفرق کہتے ہیں ۔ بعض شیوخ اس کو بھی وحدت الوجود کہتے ہیں ۔ وَلَا مُشَاحَّةَ فِي الْاِصْطِلَاحِ ۔
یہ لوگ مابہ الامتیاز کو خیالی سمجھتے ہیں حقائقِ اشیاء کے قائل نہیں ۔ احکام و آثار کو صرف منحصر سمجھتے ہیں ۔ جب کوئی مصیبت آ پڑتی ہے تو وہی کرتے ہیں جو اہل تحقیق کرتے ہیں ۔ پاخانہ کو کھانا سمجھ کر نہیں کھاتے ۔ ایک صاحب ایسے بھی دیکھے گئے کہ کتے کا تھوک یہ کہہ کر کہ یہ بھی وجود کا ایک کرشمہ ہے چاٹ لیا ۔ کیا اچھا ہوتا اگر یہ لوگ آگ کو بھی وجود کا ایک کرشمہ سمجھتے اور اس میں گر کر جل مرتے اور قصہ پاک ہو جاتا ۔ اصل یہ ہے کہ ان اشخاص کو بزرگوں کے اقوال سے مغالطہ ہوا ہے ۔ بزرگانِ دین ماسوی اللہ کی اس لئے...
نفی کرتے ہیں کہ لوگ ماسوی اللہ کو مستقل سمجھنے لگے ہیں ۔ نیز ماسوی میں اس قدر انہماک و غفلت ہے کہ حقیقتِ حقہ کو بھول گئے ہیں ۔ مانتے بھی ہیں تو صرف الفاظ میں ۔ بزرگانِ دین ذاتِ حق کی طرف توجہ دلانے اور اس کو بالذات مستقل حقیقی موجود سمجھنے ، ہر شئے کو مراٰۃِ حق بنانے کے لئے کہتے ہیں کہ کوئی نہیں ہے تیرے سوا ۔ یا وجود انت الموجود و ما سواك مفقود ۔ اس کے ہرگز یہ معنی نہیں کہ حقائقِ اشیاء باطل ہیں ۔ احکام و آثار اور مابہ الامتیاز غلط ہے ۔ یہ تو نرا زندقہ و الحاد ہے ۔ نَعُوذُ بِاللهِ مِنْهَا ۔
وحدت الموجود والوں کو سمجھنا چاہیئے کہ حدوثِ اشیاء ، ترکیبِ اسمائے الہیہ سے پیدا ہوتا ہے ۔ ماسوی اللہ حادثِ اعتباری بالعرض موجود ہے ۔ اگر یہ حوادث ، عین ذاتِ حق ہوں تو ذاتِ حق کا بالعرض اعتباری ، ناقص ، حادث ہونا لازم آئیگا ۔ تَعَالَى اللهُ عَمَّا يَصِفُ الظَّالِمُونَ عُلُوًّا كَبِيرًا ۔
ان ظالموں کے پاس نہ مذہب کی کوئی عزت ہے نہ احکامِ الہیہ کی کوئی وقعت ہے ۔ جو بدمعاشی کرتے ہیں اور کہتے ہیں خدا نے کیا ۔ جب ان سے کوئی گستاخی سے پیش آتا ہے تو اس سے لڑتے ہیں ۔ اور اس فعل کو خدا کی طرف نسبت کر کے رضا کا مزہ نہیں لیتے ۔
بہر حال مذہب کے دشمن بہت ہیں ۔ دہریئے الگ بد اعتقادی پھیلا رہے ہیں ۔ اور یہ صوفی نما جدا آفت و مصیبت ڈھا رہے ہیں ۔ ان...
کے کاٹے کا مشکل سے علاج ہوتا ہے ۔ یہ خود پرست ہیں ۔ ہم خدا پرست ہیں ۔ یہ لوگ عبدیت سے آشنا نہیں ، لہٰذا اس کو ادنیٰ سمجھتے ہیں ۔ میں ہنستا ہوں اور کہتا ہوں:
وہ ادعائے الوہیت میں مخمور ہیں ۔ ہم مستیِ عبدیت سے معمور ہیں ۔ وہ اپنے لئے وجود بالذات ثابت کر کے آپے سے باہر ہیں ۔ اور ہم اپنے عدمِ ذاتی پر نظر کر کے وارفتہ ہیں ۔ ان کا ادعا ہے "میں خدا ہوں" ہمارا ادعا ہے "میں نہیں ہوں" — كُلُّ حِزْبٍ بِمَا لَدَيْهِمْ فَرِحُونَ ۔
چھٹا مذہب سوفسطائیہ کا ہے ۔ وہ عالم کو نرا خیال سمجھتے ہیں ۔ وہ اپنے آپ کو اور اپنی عقل کو اور تمام اشیاء کو وہمی سمجھتے ہیں ۔ ان غریبوں کو معلوم نہیں کہ یہ سب نرا خیال نہیں ، خدائے تعالیٰ کا علم ہے جو ذاتِ حق سے وابستہ ہے ۔ ماسویٰ اللہ کا غیر مستقل ہونا تو ان کو معلوم ہو چکا تھا مگر افسوس وہ ذاتِ حق سے جو موجود بالذات ہے ، مستقل حقیقت ہے جس سے سب کو ارتباط ہے ، غافل رہ گئے اور حقیقت کی طرف اُن کو راہ نہ ملی ، ورنہ اُن کا ایسا بے معنی خیال نہ ہو جاتا ۔ افسوس انہوں نے اپنے زورِ خیال سے اپنی صورت شکل تک بدلی مگر تھوڑی دیر کے لئے ، پھر وہی ڈھاک کے تین پات! کاش اپنے اس وہمی "میں" کو مٹاتے تو حقیقی "میں" کی جلوہ گری ہوتی ، حقیقت کی طرف راستہ کھلتا ۔
کاش یہ لوگ ذرا غور کرتے کہ عالم ہمارا اپنا شخصی خیال ہوتا تو زید کو دیکھ کر سب کے دل میں جو ایک مشترک خیال پیدا و ناشی ہو رہا ہے نہ ہوتا ، خواہ وہ ہم سے باہر ہو یا خود ہم میں ہو ، خواہ ہمارے سامنے سے یہ خیال صورت پذیر ہو رہا ہو یا دلوں میں اوپر سے مترشح ہو رہا ہو ۔ فوٹو کے دس آئینوں میں ایک ہی صورت آ رہی ہے تو ضرور ان کے مقابل ایک شخص کھڑا ہوا ہے جو ان آئینوں کو آپ سے متاثر کر رہا ہے ۔ سامنے گھوڑا کھڑا ہے ، جو دیکھتا ہے اُس کو گھوڑا ہی خیال کرتا ہے ، کوئی اُس کو گدھا نہیں سمجھتا ۔ میں نے تھوڑی دیر کے لئے مان بھی لیا کہ گھوڑا ایک تخیل ہے ، ہمارے ذہن کا عمل ہے ، مگر ایک ہی آن میں ہر ایک کے ذہن میں ، پھر ایک ہی طور پر ، بلا کم و کاست ایک ہی تخیل کیوں پیدا ہوا؟ ان تمام خیال بازوں کے قریب کوئی ایک ضرور ہے جو دلوں میں ایک ہی خیال کا القاء کرتا ہے ۔
خود اُس سے پوچھتے کہ اے خیالات سے ورائے عالم! تو کون ہے؟ کیوں ہم کو ان واہی تباہی خیالات میں پابہ زنجیر بنا کر رکھا ہے؟ کیوں ہم کو راہ نہیں دیا؟ تم اُس کی تلاش میں سرگرم رہتے...
...تو وہ مل جاتا ، اور ضرور مل جاتا ۔ کیوں تم نے دھیان کی یہ حریت برباد کی:
افسوس تم کو اپنی اور دنیا کی بے حقیقتی تو معلوم ہو ہی گئی تھی ، اس تخیل اور تعقل کو بے اصل اور بے کار سمجھ کر ذرا تو خاموش رہتے ، ذرا تو سکون لیتے ۔ خیال جاتا تو ذو الجلال آتا — لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ الْمَلِكُ الْحَقُّ الْمُبِينُ مُحَمَّدٌ رَسُولُ اللَّهِ الصَّادِقُ الْوَعْدِ الْأَمِينُ ۔
ابطالِ باطل اور تحقیقِ حقیقت میں کوئی واسطہ نہیں ۔ ابطالِ باطل کر چکے تھے تو تحقیقِ حقیقت میں دیر کیا تھی ۔ عدم سے منہ پھیرا تھا تو وجود کی طرف بھی رخ کر لیتے اور نعرہ لگاتے:
کیا حق و باطل، واجب و ممکن، رب و عبد دونوں عینِ محض ہیں؟ یا اگر دونوں عینِ محض ہیں اور کسی قسم کا باہم امتیاز نہیں ہے تو جو حکم ایک پر لگتا ہے وہی دوسرے پر بھی لگنا چاہیئے ۔ مخلوقات میں جو عیوب و نقائص ثابت ہیں وہ خالق میں بھی ثابت ہونا چاہیئے ۔ جس طرح ایک مخلوق عینِ خالق ہے ، اسی طرح دوسری مخلوق بھی عینِ خالق ہوگی ۔ تو جو حکم ایک مخلوق کا ہوگا وہی حکم دوسری مخلوق کا بھی ہوگا ۔ اور یہ بداہت کا انکار اور حس کی مخالفت ہے ۔ كَبُرَتْ كَلِمَةً تَخْرُجُ مِنْ أَفْوَاهِهِمْ إِنْ يَقُولُونَ إِلَّا كَذِبًا ۔ اس شخص میں بصیرت یا بصارت ہی ہوتی تو ایسا کہنے کی جرات نہ کرتا ۔ آگ جلاتی ہے ، برف سرد ہوتی ہے ۔ کل جزو سے بڑا ہوتا ہے ۔ انسان عاقل ہوتا ہے ، گدھا بے عقل ہوتا ہے ۔ ہاتھ سے پکڑتے ہیں ، پاؤں سے چلتے ہیں ۔ بادشاہ حاکم ہوتا ہے اور رعایا محکوم ۔ یہ تمام حقائقِ ثابتہ ہیں...
...اور ثابت بالبداہت ہیں ۔ اس سے کوئی عاقل انکار نہیں کر سکتا ۔ اگر انکار کرے تو وہ عاقل نہیں غافل ہے ۔ اس کا جہل ، اس کی بدتمیزی نقطۂ کمال کو پہنچ گئی ہے ۔ تَعَالَى اللَّهُ عَمَّا يَصِفُونَ ۔ وہ نہ صرف احکامِ شریعت کو برباد کرتا ہے ، بلکہ قوانینِ طبیعت کی بھی مخالفت کرتا ہے ۔ چھوٹا کم سمجھ بچہ بھی خوش ذائقہ شیریں آم پر دوڑتا ہے اور تلخ بدمزہ دوا سے بھاگتا ہے ۔ دراصل اُس شخص کی آنکھوں پر غفلت کا پردہ پڑا ہوا ہے ۔ وَعَلَى أَبْصَارِهِمْ غِشَاوَةٌ ۔ حق و باطل میں کچھ تمیز نہیں کر سکتا ۔ وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ ۔
اس کو قوانینِ شریعت کی مخالفت سے پہلے قوانینِ سلطنت و نوامیسِ طبیعت کی مزاحمت پر کمرِ ہمت باندھنی چاہیئے ۔ قانونِ سلطنت کی مخالفت اس کو خوب پٹوا کر اور قیدِ سخت میں ڈال کر اُس کی آنکھوں سے اس بدتمیزی کا پردہ اٹھا دیگی ۔ اور ناموسِ طبیعت کی مزاحمت اسے پانی میں ڈبو کر مار ڈالے گی یا آگ میں جلا کر پھونک دیگی ۔ یقین رکھو کہ وہ قوانینِ شریعت کی مخالفت کرے گا تو خَسِرَ الدُّنْيَا وَالْآخِرَةَ ذَلِكَ هُوَ الْخُسْرَانُ الْمُبِينُ کا مصداق ہو جائے گا ۔ ہر شئے کی ایک حقیقت ہے اور ہر حقیقت کے جدا آثار ۔
ہر مرتبے کا ایک حکم ہے اور ہر حکم کا جدا اثر:
کیا بیچارے ممکن کو امکان ہے کہ ذاتِ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ کے مقابل اپنی غیریتِ محضہ اور ہستی کا دعویٰ کرے؟ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ ۔ اتنا بڑا جرم؟ اتنی بڑی جرات؟ شرک ، شرک ، شرک! کیا کسی باطل کو یارا ہے کہ حق کے سامنے کسی کمال کا ادعا کرے؟ إِنَّا لِلَّهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ ۔ اس قدر جہالت اور مایہٴ ضلالت ، ظلم ، ظلم ، ظلم ، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ ۔ اے نیستِ ہست نما! اپنے گریبان میں سر ڈال کر دیکھ تو کہ تیرا حقیقت میں کچھ پتہ بھی ہے؟
جس صاحبِ فن سے پوچھو کہ تمہارا کمال کس امر میں ہے؟ تو وہ کبھی نہ کہے گا کہ جہلِ مرکب اور خلافِ واقعہ باتوں میں...
...بلکہ وہ یہی کہے گا کہ حقائق کو جیسا کہ وہ ہیں ، واقعی طور پر جاننے میں ہے ۔ قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ ۔
کس قدر تعجب کی بات ہے کہ بعض حضرات کے پاس کمال ہے تو جہلِ مرکب میں! کیا کیا ریاضتیں کیں ، کیسی کیسی تکلیفیں اٹھائیں اور نتیجہ کیا ہوا؟ ایک غلط خیال پیدا ہوا ، ایک جہلِ مرکب جاگزیں ہوا ۔ یعنی لوہا آگ کے قرب کی وجہ سے گرم ہو کر سرخ انگارہ ہو جائے تو کیا وہ "أَنَا النَّارُ" چلا اٹھے؟ وہ سمجھتے ہیں کہ لوہا آگ بن گیا ۔ ہاتھ کو جلا کر خاکِ سیاہ بنا دے مگر ہے تو لوہا ہی ۔ چاند ، ماہِ بدر ہو کر ہزار چمک دمک دکھائے مگر ہے وہی تاریک جرمِ فلکی ۔ ممکن واجب کے قرب کی وجہ سے خود اپنی آنکھوں سے چھپ جائے اور "أَنَا الْحَقُّ" چلا اٹھے مگر ممکن واجب نہیں ہو سکتا ، بندہ خدا نہیں ہو سکتا ۔
ممکن پہلے بھی تھا اور اب بھی ہے ۔ مگر کوئی غور کر کے جواب دے: وہ پہلے ہی کیا تھا؟ عدم ۔ عدم پایا جائے تو نابود ، بود ہو جائے گا ۔ ماہیت مفقود ہو جائے گی ۔ ممکن موجود ہو تو "وجود" میں خدا کا شریک ہو جائے گا ۔ کیونکہ وجود اشرفِ صفات ہے ۔ جب اس میں شرک ہو گیا تو دوسرے امور میں شرک سے احتراز کرنے سے کیا حاصل؟ بارش سے بھاگ کر پرنالے (میزاب) کے نیچے پناہ لی تو کیا فائدہ؟ شیر سے ڈر کر سانپ سے ڈسوایا تو کیا کوئی عاقلانہ کام کیا؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ ۔ تو کیا اگر "الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ" پڑھا تو کیا نماز ہوئی؟
آخر یہ ہے کیا معنی؟ عینیتِ وجودی میں زندقہ ، غیریت میں شرک ۔ ایک طرف بداہت کا انکار اور شریعت کی مخالفت ، ایک طرف عقلِ سلیم کا خلاف اور ایمان سے مبائنت ۔ ایک طرف کھائی ایک طرف خندق ۔
بات یہ ہے کہ وجودِ حقیقی جزئیِ حقیقی ہے ، ناقابلِ تکثیر ہے ۔ اس کے مقابل کوئی شئے نہیں ۔ اگر کوئی شئے ہو سکتی ہے تو عدمِ محض ، نیستیِ محض اور سلبِ بسیط ۔ اور سلبِ بسیط کیا ہوا؟ سلبِ بسیط تو اسمِ بلا مسمیٰ ہے ، مفہومِ بلا مصداق ہے ۔ وجودِ حقیقی ہی سب کچھ ہے ۔ کوئی شئے دائرۂ وجود سے خارج نہیں ۔ وہی ذات ہے ، وہی موجود ہے ، وہی نور ہے ، وہی حیات ہے ، وہی علم ہے ، وہی قدیم اور بالذات موجود ہے ۔ "وجود" باوصفِ بسیط ہونے کے تمام صفاتِ متضادہ کا منشا ہے ۔ بعدِ انتزاع علم میں کثرت ہے ۔
دیکھو! دائرہ ایک بسیط شکل ہے ۔ اس سے نقطہ ، محیط ، قطر ، قوس وغیرہ انتزاع کئے جاتے ہیں ۔ نقطہ کو نہ طول ہے ، نہ عرض ، اور اُس کا منتزع عنہ محض وحدت ہے ۔ ذرا غور کرو کہ ایک بسیط شکل سے کتنے مختلف الاحکام امور انتزاع کئے گئے ہیں ۔ قطر کو طول ہے ، عرض نہیں ۔ محیط ، قطر سے ہر آن بفضلِ نسبت زیادہ ہے ۔
کیا یہ انتزاعی امور غلط ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ کیا یہ جہلِ مرکب ، من گھڑت اور اختراعی امور ہیں؟ کبھی نہیں ۔ کیا یہ ہمارے اعتبار کے تابع اور ہمارے خیال کا حصہ ہیں؟ کیا ہم قطر کو محیط سے بڑا خیال کر سکتے ہیں؟ اور نقطہ کو تقسیم کر سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ ان کی صحت و فساد ، حق و باطل ، صدق و کذب کا معیار ہے ۔ گو منشا واحد ہے اگرچہ اس میں مختلف الاحکام امور کے انتزاع کی قابلیت ہے ۔
اسی طرح وجودِ حقیقی سے حیات و علم و قدرت انتزاع ہوتے ہیں ۔ یہ صفات منشا کے لحاظ سے عینِ ذات ہیں اور انتزاعی ہونے کے اعتبار سے غیرِ ذات اور باہم بھی غیر ۔
علمِ حق میں کیا شئے نہیں؟ سب کچھ ہے ۔ کوئی حقیقت ، کوئی مفہوم ، کوئی اعتبار دائرۂ علمِ الٰہی سے باہر نہیں ۔ یہی اعتبارات یا حقائق یا ماہیات و ہویات ، ذاتِ حق سے منتزع و پیدا ہوتے ہیں ۔ یہ ظہورِ علمی "فیضِ اقدس" و "جعلِ بسیط" کہلاتا ہے ۔ ہر حقیقت کے جدا جدا آثار اور مختلف احکام ہیں ۔ ہر حقیقت ممکنات میں سے ایک ذات ہے جو اس کے صفات کا مرجع ہے ۔ نقائص و عیوب ذات و حقیقتِ ممکن کی طرف منسوب ہونگے ، نہ کہ ذاتِ حق کی طرف گو ذاتِ حق وجودِ برحق ہے ۔ ان حقائق اور اعیان کو اس قابل بنائے گا کہ اُن سے آثار نمایاں ہوں...
...اپنے صفات و اسماء سے ملائے گا ۔ اور اس عین کی استعداد کے موافق آثار و احکام ظہور کریں گے ۔ اس کا نام "فیضِ مقدس" و "جعلِ مرکب" ہے ۔ تماشا یہ کہ علمِ قدیم ، اسماء و صفاتِ الٰہیہ قدیم ، ان کے اجتماع سے ظہورِ معلومات حادث ۔ دیکھو! تانبا سرخ و کثیف ، قدیم ۔ جست خاکستر گوں ، یہ بھی قدیم ۔ ان کے ملنے سے پیتل پیدا ہوا ، زرد و چمکدار ، حادث ۔
ہائیڈروجن غیر مرئی گیس قدیم ، آکسیجن غیر مرئی گیس قدیم ، ان کا مرکب پانی مرئی مائع حادث ۔
ماہیت ، طبیعت ، حقیقت ، عین ۔ شجر کو سمجھو تو وہ معانی میں سے ایک معنی ہے اور ایک خیالی بات ہے ۔ مگر عناصر اس حقیقت کے ماتحت باہم اجتماع کرتے ہیں تو بیج ، جڑ ، شاخ ، برگ ، گل ، بار سب اس سے نمایاں ہو جاتے ہیں ۔ پھر ہم اس کے پھل کھاتے ہیں ، پھول سونگھتے ہیں ، پتے چھال جڑیں دوا میں استعمال کرتے ہیں ۔ درخت سوکھتا ہے تو کٹوا کر شہتیر ، تختے ، میز ، کرسیاں بناتے ہیں ۔ دیکھو ہیں وہی عناصر ، ان کے تعینات اور ظہور جدا جدا ہیں ۔ ہر تعین کا حکم جدا ، اثر جدا ہے ۔
دور کیوں جائیں ، ہم اپنے آپ پر کیوں نہ غور کریں ۔ آدمی کو میں جانتا ہوں ، گھوڑا بھی میرے ذہن میں ہے ۔ میں اُن کو اپنے خیال میں پیدا کرتا ہوں ۔ میرا ارادہ ہونا ہی تھا کہ آدمی بھی پیدا ہوگیا ، گھوڑا بھی...
...ہوگیا ، گھوڑا بھی ۔ کیا خوبصورت آدمی ہے! کیا رنگ روپ ہے ، کیا آنکھ ناک ہیں ، کیسے درست ہاتھ پیر ہیں ۔ اعضا میں کیا تناسب ہے ، کیا چست و چالاک ہے ، کیا عمدہ لباس ہے! گھوڑا بھی اچھا ہے ، چہرہ مہرہ ، جوڑ بند ، کان کنوتی ، دُم یال سب کچھ درست و موزوں! آدمی کسی چابکدستی سے گھوڑے پر سوار ہو گیا ۔ لگام پر ہاتھ ، رکاب میں ایک پاؤں تھا کہ گھوڑے کی پیٹھ پر تھا ۔ ماشاء اللہ گھوڑا گردن اٹھائے ، چھاتی تانے ، دُم چنور کرتا ، فراٹے بھرتا ہوا سے باتیں کرتا جا رہا ہے ۔
ذرا غور کرو! آدمی اور گھوڑا کیا میری ذات سے جدا قائم ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ میرا علم ، میرا خیال مجھ سے جدا ہو کر میرے فہم کے بعد کیونکر قائم رہ سکتے ہیں؟
آدمی کی حقیقت میں کیا دُم و یال ہیں؟ نہیں ، وہ تو گھوڑے کے ہوتے ہیں ۔ کیا آدمی کے چار پیر ہوتے ہیں؟ نہیں ، آدمی کے دو ہاتھ دو پیر ہوتے ہیں ، گھوڑے کے چار پیر ہوتے ہیں ۔ کیا آدمی زمین کی طرف جھکا ہوا اس کا منہ لمبوترا ہوتا ہے؟ آدمی سیدھے قد کا گول چہرے کا ہوتا ہے ۔ کیا آدمی گھوڑے پر حکومت کرتا ہے یا بالعکس؟ نہیں ، آدمی میں عقل ہے اور حاکمانہ شان ہے ۔ یہ آدمی اور گھوڑے کے حقائق ہیں ۔ اُن کے مختلف استعدادات ہیں اور گوناگوں اقتضاء...
...جس کے مطابق تمام ظہورات ہو رہے ہیں ۔ کیا آدمی اور گھوڑا میرے ارادے کے بغیر حرکت کر سکتے ہیں یا دیکھ سکتے یا سمجھ سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں ۔ کیا وہ مجھ سے بھاگ کر باہر جا سکتے ہیں؟ کیا مقدور! کیا میں اُن کو ہر طرح احاطہ کئے ہوئے نہیں ہوں؟ ہاں کیوں نہیں ۔ کیا ان کی بقا کے لئے میری مسلسل توجہ کی ضرورت نہیں ہے؟ بے شک ہے ۔ اگر میں سو جاؤں تو کیا ہوگا؟ آدمی نیست و نابود ، گھوڑا مفقود! کیا اُن کے فعل ، اُن کی صفت ، اُن کی ذات میں سے کوئی بھی بالذات و حقیقی ہے؟ خیالی پتلے کی کون سی چیز اصلی و بالذات ہوتی ہے؟ کوئی نہیں ۔ وجود ہے تو بالذات میرا ہے ، حیات ہے تو میری ، علم ہے تو میرا ، قدرت ہے تو میری ، اور یہ تمام کھیل میرا اور میرے علم کا منہ بولتا کھیل ہے ۔ کیا گھوڑا دوڑتا ہے تو میں دوڑتا ہوں؟ کیا گھوڑا گھاس کھاتا ہے تو میں گھاس کھاتا ہوں؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ! میں ہی تو بیٹھا سارا خیالی کھیل کھیل رہا ہوں ۔ میں اور گھوڑا؟ اور اس کے صفات؟ گھوڑا میرا بنایا ہوا پتلا ہے ۔ چاہوں تو اس کو خیال میں پیدا کروں ، چاہوں تو اس کو نیست و نابود کر دوں ۔
یہ کثرتِ خیال کس سے قائم ہے؟ مجھ سے ۔ تو کیا میں کثیر ہوں؟ نہیں ، میرے معلومات کثیر ہیں ۔ میں تو محمد عبد القدیر صدیقی ہوں اور فردِ واحد ہوں ۔ کیا کثرتِ معلومات سے میری وحدتِ ذاتی میں کوئی فرق آ سکتا ہے؟ ہرگز نہیں ۔ خیالات میں تغیر و تبدل ہوتا ہے ، اور میں اور میرے...
...صفاتِ ذاتیہ جوں کے توں رہتے ہیں ۔
اس امر پر بھی خوب غور کرو کہ خواب و تخیل میں تمہاری خیالی صورتوں کے سوا اور کچھ نہیں ہوتا ۔ مگر خواب میں بسا اوقات تم نے خود کو بھی دیکھا اور اپنے دوستوں کو بھی اور اپنے دشمنوں کو بھی دیکھا ۔ تمہارا دوست یا دشمن تمہارے دل و دماغ میں نہیں گھس آیا تھا ۔ اصل یہ ہے کہ جس خواب کو تم نے دیکھا وہ تمہارے علم کا ایک کرشمہ تھا ، اور تم نے اپنے آپ کو ان صورتوں میں دیکھا ۔ پس شاہد بھی تم ہی تھے اور مشہود بھی تم ہی ۔ اسی طرح یہ حقائق و اعیانِ ممکنات اپنے صفات کے مرجع اور ان کے ذوات ہیں ۔ یہ ذوات و حقائق و اعیان معلوماتِ الٰہیہ ہیں اور اللہ تعالیٰ ان سب کا شاہد ہے ، وہ ہُوَ الْأَوَّلُ وَالْآخِرُ وَالظَّاهِرُ وَالْبَاطِنُ وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمٌ ہے اور وَهُوَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ ۔ (المعارف حصہ اول ص ۲۷ تا ۳۶)
وحدت الشہود والے کہتے ہیں کہ اللہ الگ ہے ، بندہ الگ ہے...
...دونوں غیر غیر ہیں ۔ بر خلاف اس کے وحدت الوجود والے یہ کہتے ہیں ، بندہ ایک خیالی اور انتزاعی چیز ہے ، ورنہ اللہ کے سوا کوئی نہیں ۔
وحدت الشہود والے کہتے ہیں کہ دنیا اللہ کا ایک خیال ہے ، اللہ کے خیالات مختلف صورتوں میں نمایاں ہو رہے ہیں ۔ وحدت الوجود والے کہتے ہیں کہ اللہ ہی مختلف صورتوں میں نمایاں ہو رہا ہے ۔
وحدت الوجود والے کہتے ہیں کہ موج جو دریا کی سطح پر نمایاں ہو رہی ہے وہ یقیناً ایک خیالی چیز ہے مگر دریا تو حقیقی ہے ۔ موج خیالی ہے مگر اُس کا قیام اور وجود دریا پر ہے ، اس لئے وہ خیالی واقعی ہے ۔ دریا کے سوا امواج میں ہے کیا؟ لیکن وحدت الشہود والے کہتے ہیں کہ موج الگ ہے دریا الگ ۔ ایک خبط ہے موج کا جو وہ کہتی ہے کہ "میں دریا ہی تو ہوں" ۔
وحدت الوجود میں وجود واقعی ایک ہے اور وحدت الشہود میں خیال ایک ہے ۔ وحدت الوجود واقعیت پر مشتمل ہے اور وحدت الشہود خیال پر ۔ وحدت الوجود میں دوئی اور شرک کو گنجائش نہیں اور وحدت الشہود میں زندقہ اور بے دینی کا گزر نہیں ۔
وحدت الشہود والے کہتے ہیں کہ فنائیت کی حالت میں بندہ...
...کو دراصل ایک غلط خیال آتا ہے کہ "خدا کے سوا کچھ نہیں ہے" ۔ وحدت الوجود والوں کا کہنا ہے کہ یہ جہلِ مرکب تو کوئی کمال کی بات نہیں ۔ کمال علمِ صحیح میں ہے ۔ اس لئے یہ غلط خیال نہیں ہوا کہ "خدا کے سوا کوئی نہیں" بلکہ واقعہ اور علمِ صحیح کا انکشاف ہوتا ہے ۔ اس کے بعد غیر کی طرف متوجہ ہو جانے پر بھی وہ علمِ صحیح تحت الشعور ہو جاتا ہے ۔
وحدت الشہود والے خیال پر زور دیتے ہیں ۔ لوگ اگر زندقہ اور بے ادبیوں میں مبتلا ہو گئے ہوں تو وحدت الشہود والے کہیں گے کہ تم الگ ہو ، خدا الگ ہے ۔ اور لوگ اگر غفلت برت کر دنیا کی دلچسپیوں میں پھنس گئے ہوں تو وحدت الوجود والے کہیں گے کہ ارے تمہاری حقیقت کیا ہے؟ تمہاری ہستی کیا ہے؟ خدا کے سوا کون شئے ہے جو اپنے ہونے کا دعویٰ کر سکے؟
اصل یہ ہے کہ ایک بات حقوق ادا کرتے وقت کی ہے اور دوسری اُس وقت کی ہے جب ادائیِ حقوق سے فراغت ہو جائے ۔ حقوق ادا کرتے وقت بندگی کا خیال رہنا چاہیئے ۔ دنیا و ما فیہا کے مرتبے کا لحاظ کرنا چاہیئے ۔ جب حقوق کی ادائی کا وقت نہیں تو خدا کے سوا کسی کا خیال ہی کیوں آئے ۔ فَإِذَا فَرَغْتَ فَانْصَبْ وَإِلَى رَبِّكَ فَارْغَبْ ۔ ایک بات کام کے وقت کی ہے ، ایک فراغت کے بعد کی ۔ اللہ اور بندوں کے حقوق میں توازن کھونے نہ پائے ۔ أَلَّا تَطْغَوْا فِي الْمِيزَانِ ۔ (تفہیمات صدیقی ص ۱۱)
بعض کی نظر صرف تعینِ شخص پر رہتی ہے اور ذاتِ حق سے نسبت الی اللہ کی طرف کوئی التفات نہیں ، یہ غافل ہے اور بعید عن الحق ہے ۔
بعض لوگ ذاتِ حق سے صرف بعض افراد کو مرتبط یا اس کا مظہر سمجھتے ہیں ، یہ بھی کوئی صحیح مذہب نہیں ۔
بعض لوگ سمجھتے ہیں کہ ہر شئے ذاتِ حق سے وابستہ ہے ، اور ہر شئے میں نسبت کو محسوس اور مشاہدہ کرتے ہیں ۔ یہ صاحبانِ دل ہیں ، ان کی توجہ حق کی طرف رہتی ہے ۔
بعض کی نظر وجودِ مطلق پر رہتی ہے ۔ بوقتِ ادائے حق اعیان کی طرف رجوع کرتے ہیں ، پھر وجودِ مطلق کی طرف ان کی توجہ ہوتی ہے ۔
بعض کی نظر اطلاق و تقیید دونوں پر معاً رہتی ہے ۔ ان کے لئے دوامِ حضور ان کی صفت ہے ۔ "با ہمہ و بے ہمہ" یہی لوگ ہیں ، عین الیقین ان کا وصف ہے ۔
پہلی بات: اللہ کا لفظ کبھی ذاتِ حقہ کے معنی میں اطلاق کیا جاتا ہے ، کبھی مجموعۂ کمالات و صفات و شانِ معبودیت یا ربوبیت میں ۔
ذاتِ حقہ بسیطِ محض ہے ، وجود بمعنی ما بہ الموجودیت اُس کا عین ہے ۔ کسی ممکن یا کسی مخلوق کو اس مرتبہ تک رسائی نہیں ، نہ اُس کا کوئی مظہر ہے ، نہ اُس کے مقابل کوئی ہے ، اس مرتبہ میں نہ رب ہے نہ عبد ۔
اور کبھی اسمِ "اللہ" بمعنی ذاتِ مستجمعِ جمیعِ صفاتِ کمالیہ ہے جو مخلوقات و اعیانِ ثابتہ پر موثر ہے اور تمام اعیانِ ثابتہ اس سے متاثر و منفعل ہیں ، اس کے مظاہر و مرآت ہیں ۔
اسمِ اللہ تمام اسماء کا اجمال اور سب کو حاوی و شامل ہے ، اور تمام اسماء اُسی کی تفصیلات ہیں ۔ اِس لئے اسمِ اللہ بمعنی شانِ ربوبیت کا مظہر "عین الاعیان" یا "عینِ کلی" یا "عینِ محمدی" ہے ، وہ تمام اعیان کو شامل ہوگا اور تمام اعیان اس کی تفصیل ہونگے ۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۸۲)
دوسری بات: یہ ہے کہ کسی چیز کا صرف معلوم ہونا اُس کے موجود ہونے کے لئے کافی نہیں ہے ، بلکہ علم کے ساتھ قدرت ملحق ہوتی ہے تو وہ چیز مخلوق و حادث ہوتی ہے ۔
تیسری بات: عین الاعیان پر جس کی تفصیل تمام اعیان ہیں ، اسمِ اللہ کی تجلی ہوتی ہے جو جامع ہے تمام اسماء و صفات کو ۔ اور ہر ایک عینِ ثابتہ پر اسماء میں سے ایک اسم کی خاص تجلی ہوتی ہے ۔ جس طرح ایک عینِ ثابتہ دوسرے عینِ ثابتہ سے ممتاز ہے ، اسی طرح ایک تجلی دوسری تجلی سے ممتاز...
...صوفیہ کے محاورے میں تجلیِ الٰہی کو رب اور عینِ ثابتہ کو مربوب کہتے ہیں ۔ لہٰذا ہر عین کا رب بھی دوسرے عین کے رب سے ممتاز ہے ، اور عین الاعیان کا رب "رب الارباب" ہے ۔ یہ تجلیات یا رب کیا ہیں؟ نسبت و اضافت ہیں درمیان معلومِ الٰہی و اسمائے الٰہی کے ، اور اسماءِ الٰہی خود اضافات و انتزاعیات ہیں ۔
بہر حال عینِ ثابتہ اور تجلی میں جو اس کو نمایاں کرے گی اور جس کو یہ لوگ "رب" کہتے ہیں ، توافق و تطابق ہے ۔ جیسا عین ویسا ہی اُس کا رب ، اور جیسا رب ویسا ہی اُس کا عین و مظہر ۔ ہر تجلی اپنے مظہر کو چاہتی ہے اور ہر مظہر اپنے رب کو ، جو تجلیِ خاص ہے ، چاہتا ہے ۔ اگر وہ تجلی جو کسی عین سے خاص ہے نہ ہو تو وہ عین موجود ہی نہ ہوگا ، مخلوق ہی نہ ہوگا ۔ اگر یہ عین نہ ہوگا تو اس سے وہ اسمِ الٰہی جو خاص ہے اور اس کا رب ہے بے اثر ہوگا ، بے مظہر ہوگا ۔
عین اپنے رب سے اثر لینے کے لئے راضی ہے اور چونکہ وہ اسم و تجلی و رب بے اثر و مظہر ہو جاتا اگر یہ عین نہ ہوتا ، لہٰذا اس کا رب اُس سے راضی ہے اور وہ اپنے رب کے پاس پسندیدہ ہے ۔ ایک عین ضروری نہیں کہ اپنے رب کے سوا دوسرے اعیان کے ارباب سے راضی یا اُن کے پاس مرضی ہو ، صرف عین الاعیان تمام ارباب کے پاس مرضی اور وہ اُن سے راضی ہوتا ہے کیونکہ وہ سب کی تجلی گاہ ہے اور کسی سے اُس کو انکار نہیں ، کیونکہ وہ اللہ بمعنی رب الارباب کا مظہرِ اتم ہوتا ہے ۔ اور ہر ایک...
...ہر ایک عین اپنے رب سے متاثر اور منفعل ہوتا ہے ۔ عین کی طرف سے فعل و تاثیر نہیں ، فعل و تاثیر رب کا کام ہے ۔ لہٰذا جو افعال عین سے نمایاں ہوتے ہیں وہ فی الحقیقت اُس کے رب کے ہوتے ہیں اور ہر ایک اپنے افعال و تاثیر سے راضی ہوتا ہے ، کیونکہ اُس عین کا رب اُس عین سے وہی نمایاں کرتا ہے جو اُس کے لائق و فطرت کے مناسب اور اُس کی طبیعت کا مقتضا ہوتا ہے ۔ وَمَا مِنْ دَابَّةٍ إِلَّا هُوَ آخِذٌ بِنَاصِيَتِهَا إِنَّ رَبِّي عَلَى صِرَاطٍ مُسْتَقِيمٍ ۔
سہل بن عبد اللہ تستری فرماتے ہیں: "إِنَّ لِلرُّبُوبِيَّةِ سِرًّا وَهُوَ أَنْتَ، لَوْ ظَهَرَ لَبَطَلَتِ الرُّبُوبِيَّةُ" یعنی ربوبیت کا ایک سرّ ہے جو تو یعنی تیرا عین ہے ، اگر وہ سرّ یعنی عین زائل ہو جائے تو ربوبیت بھی نہ رہے ۔ مگر عین تو باطل نہیں ہو سکتا تو ربوبیت بھی باطل نہیں ہوتی ۔ عین اس لئے باطل نہیں ہو سکتا کہ وہ معلومِ الٰہی ہے ، معلوم کے بطلان سے علم باطل ہوگا جو موجبِ جہلِ واجب ہے ، تو نہ عین باطل ہو سکتا ہے نہ اس کے رب کی ربوبیت ہی باطل ہوتی ہے ۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۸۲)
یاد رکھو تین مفہوم ہیں: واجب بالذات ، ممکن بالذات ، ممتنع بالذات ۔ واجب کا وجود ضروری ہے ، ممتنع کا وجود محال ، ممکن بذاتہ معدوم ہے وہ وجودِ واجب تعالیٰ کی امداد سے موجود ہوتا ہے ۔ لہٰذا واجب بالذات نہ ممکن بالذات ہو سکتا ہے نہ ممتنع ، نہ ممکن واجب ہو سکتا ہے نہ ممتنع ، ورنہ انقلابِ حقائق لازم آئے گا ۔
بہر حال ممکن اور بندے سے وجوبِ ذاتی و استغنائے ذاتی کبھی نمایاں نہ ہونگے کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کے صفاتِ خاصہ ہیں جو بندوں میں کبھی نہیں پائے جاتیں ۔ بندہ ہمیشہ سر افگندہ: "الْعَبْدُ وَمَا مَلَكَتْ يَدَاهُ لِمَوْلَاهُ" ۔ ممکن کا وجود بالعرض ہوتا ہے ، لہٰذا ہر آن ہر لحظہ وجودِ بالذات کا محتاج ہے کیونکہ وہ قیوم ہے ۔ امدادِ وجود کو جو متعلقِ عالم ہے "نفسِ رحمانی" کہتے ہیں ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۰)
رحمت دو قسم کی ہے: (۱) امتنانی (۲) وجوبی ۔
رحمتِ امتنانی: ابتدائی رحمت جو کسی عمل کی جزا کے طور پر نہیں ہے ۔
رحمتِ وجوبی: وہ رحمت جو کسی عمل کی وجہ سے ثواب اور جزا کے طور پر دی جاتی ہے ۔
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ عمل کے بعد اللہ تعالیٰ نے اپنے ذمہ جزائے عمل واجب کر لیا ہے ، یہ واجب کر لینا بھی ایک قسم کا امتنان ہے کیونکہ کسی غیر نے اس کو واجب نہیں کیا ۔ رحمتِ امتنانی میں سب کی گنجائش ہے ، نیک ہو یا بد ، ہر شئے کی سمائی ہے: وَرَحْمَتِي وَسِعَتْ كُلَّ شَيْءٍ ۔ میری رحمت میں سب کی سمائی ہے ۔ اور رحمتِ وجوبی نیکوں سے خاص ہے: فَسَأَكْتُبُهَا لِلَّذِينَ يَتَّقُونَ ۔
رحمتِ امتنانی سے وجود ملتا ہے اور رحمتِ وجوبی سے ہر طرح کی جزاء و ثواب۔ پھر رحمت کی دو قسمیں ہیں: رحمتِ عامہ، رحمتِ خاص۔ رحمتِ عام کو رحمانیت اور رحمتِ خاص کو رحیمیت کہتے ہیں۔ شانِ رحمانیت کا اثر ممکنات و مخلوقات ہی پر نہیں پڑتا بلکہ اُس کا اثر اسمائے الٰہیہ پر بھی پڑتا ہے۔ اسمائے الٰہیہ کے مظاہر پیدا کئے جاتے ہیں تو ان کے کمالات نمایاں ہوتے ہیں۔ مظاہر کا پیدا کرنا گویا اسمائے الٰہیہ پر رحم کرنا ہے۔
جس طرح سانس مختلف مخارج پر سے گذرتی ہے تو لفظ اور کلمہ بنتا ہے۔ شانِ رحمانیت مختلف اسمائے الٰہیہ پر سے گذرتی ہے تو لفظِ کُن سے کلمہ پیدا ہوتا ہے۔ شانِ رحمانیت کے ہمیشہ اثر کرتے رہنے کو نَفَسِ رحمانی اور ہر مخلوق کو جو کُن سے بذریعہ نفسِ رحمانی پیدا ہوتا ہے کلمہ کہتے ہیں۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۸۲ - ۲۸۳)
پس عالم، ہر لحظہ قہرِ احدیت سے فنا ہوتا ہے اور نفسِ رحمانی سے موجود رہتا ہے۔ اس کو تجدد امثال کہتے ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۰)
سینما کی فلم کے لئے بہت سی تصویریں بنائی جاتی ہیں۔ اور جب اُن کو یکے بعد دیگرے چھوڑتے ہیں تو معلوم ہوتا ہے کہ ایک آدمی مختلف کام
کر رہا ہے۔ پردہ پر تصاویر میں جو حرکت سمجھ میں آ رہی ہے، وہ ریل کی پتیوں کے روشنی کے سامنے سے تیزی سے گذرنے کی وجہ سے ہے۔ پردہ پر ہم کو پتی کے بدلنے کا احساس اس لئے نہیں ہو رہا ہے کہ تصویر قائم نظر آ رہی ہے اور تصویر اس لئے قائم نظر آ رہی ہے کہ اس میں وقفہ قابلِ لحاظ نہیں ہے۔ وقفہ کے قابلِ لحاظ نہ ہونے کی وجہ پتیوں کا نہایت تیزی سے حرکت میں آنا ہے۔ دراصل دیکھا جائے تو تصاویر کا ظہور پردہ پر یکے بعد دیگرے ہو رہا ہے۔ یعنی ایک تصویر پردہ پر نمایاں ہوئی اور غائب ہو گئی، فوری دوسری تصویر نے اُس کی جگہ لے لی۔ یہ عمل اس تیزی سے قائم ہے کہ تصویر متحرک اور قائم نظر آ رہی ہے۔ روشنی کا ریل کی ایک پتی پر اثر ڈالنا اُس کی تصویر کو نمایاں کرنا ہے، وجود عطا کرنا ہے۔ اور فوری اُس پتی کا روشنی کے سامنے سے ہٹ جانا اُس پتی کی تصویر کے ظہور کو غائب کر دینا ہے، فنا کر دینا ہے۔ (المرتب)
ایک اور بات سنو! چراغ کے ڈبے میں تیل ہے، چراغ روشن کیا گیا، گھنٹہ دو گھنٹے جلا، آخر میں تیل ختم ہو گیا۔ دیکھنے والے دیکھتے تھے کہ چراغ قائم ہے، شعلہ مسلسل موجود ہے، لیکن سمجھنے والے سمجھ رہے تھے کہ چراغ کی لَو ہرگز قائم نہیں رہی بلکہ تیل پہلے کونیا پھر دھواں بن کر ہوا میں پھیل گیا۔ ادھر تیل ختم ہو گیا، اُدھر چراغ ختم ہو گیا۔ اسی طرح اللہ تعالیٰ امدادِ وجود فرماتا ہے، جس سے سب
چیزیں قائم ہیں۔ عارف سمجھتا ہے کہ ساری دنیا ہر آن فنا ہوتی جا رہی ہے، کس طرح؟ قہرِ احدیت سے۔ اور پھر اُس کی رحمانیت کی شان سے موجود ہوتی ہے۔ اسی کا نام ہے تجدد امثال۔
تجدد امثال کی مثال ایک اور طرح سے سمجھو! ایک برقی گولہ ہے جس میں برقی رو کی وجہ سے روشنی ہوتی ہے۔ یہ برقی رو ہے جو مثبت سے صفر اور منفی، اور پھر منفی سے صفر اور مثبت ہوتی۔ یہ تبدیلی ایک سکنڈ میں کئی ہزار دفعہ ہوتی ہے کہ اس قدر تیزی سے کہ برقی گولہ مسلسل روشن نظر آتا ہے۔ بعض دفعہ پاور ہاؤس میں خرابی کی وجہ سے اس تبدیلی کی رفتار سست ہو جاتی ہے تو برقی گولہ ٹمٹمانے لگتا ہے۔ اسی طرح ہر آن مخلوقات فنا ہو رہے ہیں اور پھر انہیں اعطاءِ وجود سے باقی رکھا جا رہا ہے۔ یہ فنا و بقا کا سلسلہ اس قدر تیزی سے جاری ہے کہ مخلوق موجود نظر آ رہا ہے۔ اگر شانِ ربوبیت کی تجلی ایک آن کے لئے بھی منقطع ہو جائے تو مخلوق معدوم و فنا ہو جائے گا۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۳۶ - ۳۷)
جوہر:۔ وہ ممکن ہے جو مستقل ہو، کسی محل یا موضوع میں نہیں پایا جاتا۔ یہ خیال حکماء کا ہے۔ صوفیاء کے پاس سوائے وجود کے کوئی شئے مستقل نہیں، جن کو حکماء جوہر سمجھتے ہیں وہ بھی وجود کے اعراض یا صفات یا مظاہر ہیں۔
حکماء کے پاس جواہر و اعراض کو وجود عارض ہوتا ہے، صوفیہ کے مذہب میں وجود کو جواہر و اعراض عارض ہوتے ہیں یا وجود سے نمایاں ہوتے ہیں۔
عَرَض: وہ غیر مستقل ممکن جو کسی محل یا موضوع یا ذات میں ہوتا ہے۔ اس کے نو (۹) اقسام ہیں:۔ (۱) کمّ (عدد) (۲) کیف (کیفیت) (۳) اضافت (نسبت) (۴) زمان (معیارِ حرکت) (۵) مکان: (الف) امتدادِ وہمی (وہ طول و عرض جو ہمارے وہم سے پیدا ہوتا ہے)۔ (ب) مفطور: وہ طول و عرض و بعد جس کو انسان فطرتاً مانتا ہے۔ (ج) سطحِ حاوی: اُس چیز کی سطح جو اس میں رہنے والی چیز کو احاطہ کی ہوئی ہے۔ (۶) وضع (غیر اشیاء اور باہم خود اس کے اجزاء سے نسبت، ہیئت، شکل)، (۷) مِلک یا جِدَّت (خارجی اشیاء کے احاطے سے جو ہیئت حاصل ہوتی ہے)، (۸) فعل (کسی شئے کا دوسرے پر اثر کرنا)، (۹) انفعال: دوسرے کے اثر و فعل کو قبول کرنا اور متاثر ہونا۔
عالمِ ارواح کو عالمِ ملکوت و عالمِ امر بھی کہتے ہیں۔ عالمِ امر یا عالمِ ارواح، شکل، وزن، زمان و مکان سے پاک ہے۔ ارواح کا پیدا ہونا اور کمال کا پہنچنا تدریجاً نہیں بلکہ دفعتاً ہے ”وَمَا أَمْرُنَا إِلَّا وَاحِدَةٌ كَلَمْحٍ بِالْبَصَرِ“، مگر ان میں اثباتِ صفات ضرور رہتے ہیں۔ غرض کہ
روح عینِ ثابتہ و اسماءِ الٰہی سے رونما اور حادث ہے۔
(۱) احداث (دفعتاً ہو یا تدریجاً)، ایجاد و اختراع۔ اس معنی میں عالمِ شہادت و عالمِ ارواح دونوں شریک ہیں۔ خلق بایں معنی ازل اور اسماء و صفاتِ حق کے مقابل ہے۔ یعنی اسماء و صفاتِ الٰہیہ غیر مخلوق ہیں اور ارواح و اجساد مخلوق ہیں: ”إِنَّمَا أَمْرُهُ إِذَا أَرَادَ شَيْئًا أَن يَقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ“ (یس)؛ ”قُلِ الرُّوحُ مِنْ أَمْرِ رَبِّي“ (بنی اسرائیل)؛ ”إِنَّمَا قَوْلُنَا لِشَيْءٍ إِذَا أَرَدْنَاهُ أَن نَّقُولَ لَهُ كُن فَيَكُونُ“ (نحل)؛ ”وَإِذَا قَضَىٰ أَمْرًا فَإِنَّمَا يَقُولُ لَهُ كُن فَيَكُونُ“ (بقره)۔
(۲) احداث تدریجاً: اس میں صرف عالمِ شہادت ہے، اس کے مقابل عالمِ امر ہے جو ارواح سے متعلق ہے۔ ارواح اس معنی کے نظر کر کے مخلوق نہیں بلکہ تحتِ امر ہیں، اور اجساد مخلوق ہیں۔
اسماء و صفاتِ الٰہیہ و اعیانِ ثابتہ ہر اصطلاح یا محاورے کے لحاظ سے غیر مخلوق ہیں۔ کیونکہ بعد امرِ کُن نہیں ہیں بلکہ قبلِ کُن ہیں اور تدریجاً کبھی حادث نہیں۔ اور اجسام ہر محاورے سے حادث و مخلوق ہیں۔ کیونکہ بعد امرِ کُن بھی ہیں، دفعہ اور تدریجاً حادث ہیں اور ارواح خلق بمعنی بعدِ کُن کے لحاظ سے حادث و مخلوق ہیں اور ارواح خلق بمعنی حادثِ تدریجی کے لحاظ سے غیر مخلوق ہیں۔
مگر تحتِ امر کُن ضرور ہیں۔
ان تمام مباحث کا خلاصہ یہ ہے کہ بعض مکتبۂ خیال والے ماسویٰ اللہ اور محتاج الیٰ اللہ کو مخلوق کہتے ہیں، وہ صفاتِ الٰہی و کلام اللہ کو بھی مخلوق کہنے سے نہیں ڈرتے، جو ذاتِ الٰہی سے منتزع ہوئے ہیں۔ اور بعض مکتبۂ خیال والے ہر حادث کو مخلوق کہتے ہیں، لہٰذا اُن کے قول کے مطابق عالمِ ارواح و امثال و شہادت تینوں مخلوق ہیں۔ اور بعض مکتبۂ خیال والے صفاتِ الٰہی کو لا عین و لا غیر کہتے ہیں، اور عالمِ ارواح و امثال کو عالمِ امر کہتے ہیں، اور ان کے لئے مخلوق کا لفظ استعمال نہیں کرتے۔
غیر حادث کو غیر حادث سے نسبت دیں تو سرمد ہے۔ مثلاً یہ کہیں کہ ذاتِ حق صفتِ حیات سے یا مشہود ذات سے متقدم ہے تو یہ تقدم سرمدی ہے۔ حادث غیر تدریجی کو حادث غیر تدریجی سے نسبت دیں تو دہر ہے۔ مثلاً روحِ اعظم ارواحِ جزئیہ سے یا شہود سے متقدم ہے تو یہ تقدمِ دہری ہے۔ حادثِ تدریجی کو حادثِ تدریجی سے نسبت دیں تو زمانہ ہے۔ مثلاً زید باپ عمرو بیٹے سے متقدم ہے تو یہ تقدم زمانی ہے۔ کیونکہ زید و عمرو
دونوں حادث تدریجاً ہیں۔ رفتہ رفتہ اپنے کمال کو پہنچے ہیں۔ اور باپ بیٹے سے پہلے زمانہ میں پیدا ہوا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۷۵ تا ۷۶)
(معیارِ تقدم و تاخر کو حضرت نے مکاتیبِ عرفان میں اس طرح سمجھایا، المرتب)
سنو! جو چیز رفتہ رفتہ ہوتی ہے۔ اُس کا معیار زمانہ ہے دیکھو! باپ پہلے پیدا ہوتا ہے، بیٹا بعد۔ لہٰذا یہ تقدم و تاخر زمانی کہلاتا ہے۔
صاحبو! تم قفل میں کنجی ڈال کر پھراتے ہو۔ انگلیوں کی حرکت اور کنجی کی حرکت معاً اور فوراً ہوتی ہے۔ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ آپ کی انگلیاں تو حرکت کریں اور کنجی حرکت نہ کرے۔ مگر اس کے ساتھ ہی ہم یہ بھی کہتے ہیں کہ انگلیوں کی حرکت اوّل ہے اصل میں یہاں زمانہ ایک ہے۔ مگر انگلیوں کی حرکت اصل ہونے کی وجہ سے اسے تقدّم بالعلیّت کہا جاتا ہے۔
عالمِ مثال میں جو چیزیں ہوتی ہیں تدریجاً نہیں ہوتیں۔ لیکن اُس پر بھی عالمِ مثال کی چیزوں کو جو کہ غیر تدریجی اور غیر زمانی ہوتی ہیں (یعنی رفتہ رفتہ نہیں ہوتیں) متقدم و مؤخر کہا جاتا ہے۔ اور ایسے تقدم کو ”تقدّمِ دہری“ کہا جاتا ہے۔ مثلاً ہم یہ کہتے ہیں کہ روحِ اَمثال سے پہلے تو یہ ”تقدم دہری“ ہو گا نہ کہ زمانی! اسی طرح جو چیزیں غیر حادث یعنی دائمی اور ہمیشہ رہنے والی ہوں ان کا بھی یہی حال ہے۔ ہم کہتے ہیں خدا کی ذات سب سے مقدّم اور سب سے پہلے ہے تو آیا
کہلاتا ہے۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۱۸)
(تقدّمِ سرمدی کو حضرت نے المعارف حصہ چہارم میں اس طرح سمجھایا، المرتب)
”اگر متأخر اور متقدّم دونوں قدیم ہیں، مگر متقدّم کو پہلے کہنا ضرور ہے، گو زمانہ سے دونوں کو علاقہ نہیں۔ مثلاً خدا بھی قدیم ہے، اس کا علم اور تمام صفات بھی قدیم ہیں۔ مگر کہنا پڑتا ہے کہ خدا کی ذات پہلے ہے اور اس کے صفات بعد میں۔ ایسے تقدّم کو ”تقدّمِ سرمدی“ کہتے ہیں۔ یہ تقدّم و تاخر میں کیسی ترتیب ہوتی ہے؟ اوّل خدا کی ذات ہے، پھر حیات کا مرتبہ، پھر علم، پھر سماعت و بصارت ہے پھر قدرت ہے اور مرتبہ میں اس کے بعد ارادہ اور کلام ہیں۔“ (المعارف حصہ چہارم ص ۴۷)
روحِ اعظم جس کے تمام ارواح مظاہر ہیں، وہ روحِ محمدی ہے۔ اسی کو روحِ کُل، روحِ اعظم، جانِ عالم، اضافتہً ”انانیتِ عظمیٰ“ بھی کہتے ہیں۔ روحِ اعظم ایک ہے، باوجودِ سب چیز فی الحقیقی ہے، متعین ہے۔ اس کو بچپن، نوجوانی، ادھیڑپن، بڑھاپے کے لحاظ سے تعیناتِ مختلفہ عارض ہوتے ہیں تو کیا زید کلی اور اعتباری شئے بن جاتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ عارضِ کلیت، ذاتی شخصیت کے منافی نہیں۔ روحِ اعظم کو بہ اعتبارِ عالم، فاعل و مؤثر ہونے کے عقلِ کُل کہتے ہیں۔ روحِ اعظم کو باعتبارِ معلوم یا منفعل یا متاثر ہونے کے
نفسِ کُل یا نفسِ عالم کہتے ہیں۔ عقلِ کُل و نفسِ کُل کے ملنے اور ان کے امتزاج سے طبیعتِ کُل یا طبیعتِ عالم بنتی ہے۔ بعض عقلِ کُل کو ”قلم“، اور نفسِ کُل کو ”لوح“ بھی کہتے ہیں کیونکہ علمِ الٰہی کا پرتو عقلِ کُل پر پڑتا ہے اور وہاں سے نفسِ کُل میں نمایاں ہوتا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۷۶)
حیات و علم و قدرت کا نام اصل اور اُن کا مرکز۔ اس نقطہ کے مادّے میں حرکت و فعل ہے۔ آؤ ذرا غور کریں کہ ہمارے جسم میں منبعِ حیات و علم و حرکت کیا ہے۔ دماغ سے اعصاب میں حسّ و حرکت پہنچتی ہے اور قلب سے حیات۔ دماغ و قلب میں حیات کا مرکز کیا ہے؟ تمام خون سے ایک لطیف بخار قلب میں پیدا ہوتا ہے۔ جب تک وہ لطیف بخار جسم میں رہتا ہے حیات بھی ہے حسّ و حرکت بھی ہے۔ جہاں نہ بخار نہ حسّ و حرکت نہ پالس ہوتا ہے۔ یہ بخار کتنا ہی لطیف ہو مگر ہے مادّی۔ غریب مادّے میں حسّ و حرکت کہاں؟ ارادہ کدھر؟ علم سے اس کو کیا علاقہ؟ مادّے کے لوازم و صفات سے ہے؛ استمرارِ یعنی جب تک کوئی خارجی قوّت متحرک نہ کرے، متحرک نہیں ہوتا۔ اور جب تک کوئی خارجی قوّت ساکن نہ کرے ساکن نہیں ہوتا۔ پھر بھلا حرکتِ ارادی مادّے میں کہاں سے آئی؟ ضرور کسی غیر مادّی شئے سے۔ یہ بخارِ لطیف جس کو عربی میں نسمہ کہتے ہیں، اس غیر مادّی شئے کا گھوڑا آیا آلہ یا معمول ہے۔
ہر ایک پہچاننے والا، ہر اسپرچول جانتا ہے کہ روح ایک غیر مادّی شئے ہے۔
اچھا ذرا اس پر بھی غور کرو، کہ خواب میں تم خود کو بھی دیکھتے ہو، اپنے دوستوں سے بھی ملتے ہو۔ بعض مستقبل کی بھی باتیں معلوم ہو جاتی ہیں۔ حالانکہ عالمِ شہادت میں، اس دنیا میں حال کے سوا مستقبل ہرگز معلوم نہیں ہوتا۔ ضرور یہ غیر مادّی عالم کا تماشا ہے۔ اچھا تو خواب میں صورت و شکل اور دوسری چیزیں مثلاً بات چیت کرنا چلنا پھرنا سب ہوتا ہے۔ تو کیا تم آفتاب کے نور سے دیکھتے ہو یا کان کے پردے پر ہوا کے صدمے سے سنتے ہو؟ ہرگز نہیں یہ عالمِ مثال ہے۔ اس کے احکام، عالمِ شہادت و مادّی دنیا کے احکام سے بالکل جدا ہیں۔ نومِ بے اختیاری سے آدمی خواب دیکھتا ہے۔ نومِ اختیاری سے کشف ہوتا ہے۔ عالمِ مثال سے اوپر اور اس سے زیادہ لطیف ایک اور عالم ہے۔ وہ عالمِ ارواح ہے۔ وہاں نہ صورت ہے نہ شکل، نہ طول ہے نہ عرض، ایک انانیت، خودی اور میں پن ہے۔ جس کے ساتھ حیات، علم، قدرت لگے ہوئے ہیں۔ ہر ایک کی انا دوسرے انا سے ممتاز ہے۔ اگر سب کی انا ایک ہی ہوتی تو سب کا ایک ہی ادراک ہوتا، علم و احساس ہوتا جو ایک پر گزرتی دوسرے کو بھی اُس سے واقفیت ہوتی۔ مگر واقعہ ایسا نہیں ہے۔ یہ انا اور اس کے لوازم کُن سے فیکون ہوتے ہیں۔
یہاں مراتبِ خارجی اور مخلوقات کی سرحد ختم ہوتی ہے۔ یہاں تک جتنے عوالم ہیں حوادث اور مرکبات ہیں۔ اب آگے مراتبِ داخلی، بسائط اور قدماء ہیں۔ یہاں تک ذواتِ کثیرہ تھے، اب ذاتِ واحدہ ہے اور اُس کے اسماء و صفات ہیں۔ یہاں تک موجودات بالعرض تھے، فیضِ مقدّس سے موجود تھے۔ اب ایک ذات ہے جو موجود بالذات ہے۔ آخر روح میں حیات، علم و قدرت کہاں سے آئی، آئی بھی تو یہ حدوث کیسا؟ حادث و قدَم کا ربط کیسا؟ تعلق کس طرح؟ بات یہ ہے کہ ذاتِ اقدس الٰہی ہے، اُس کی حیات، علم و قدرت ہے۔ علم کے ساتھ معلومات ہیں جو قبلِ کُن ہیں، جن کا نام اعیانِ ثابتہ ہے۔ جو علم میں معلوم، مگر خارج میں موجود نہیں۔ ہر عینِ ثابتہ پہ اسماء و صفاتِ الٰہی کی تجلی ہوتی ہے۔ عینِ ثابتہ، حقیقتِ کونیہ، ماہیتِ ممکنہ پر جو پنہاں ہے، اُس کی استعداد و قابلیت و فطرت کے مطابق تجلی ہوتے ہی وہ کُن سے فیکون ہوتا ہے۔ اعیانِ ثابتہ قدیم، اسماء الٰہی قدیم، مگر ان کے روابط و تعلقات کا پروگرام، وقت نامۂ عالم قدیم۔ ہر شئے بعدِ ظہور حادث، مثلاً تانبا سُرخ عنصر قدیم، جست خاکسترگوں قدیم، مگر ان کا مرکب پیتل زرد حادث؛ ڈرامے قدیم، ناٹک، ناٹکوں میں کھیل کا ظہور حادث۔ جلسوں کے وقت نامے، نظام الاوقات کی حد تک قدیم، جب عمل اس علم کے ساتھ آکر لگتا ہے تو
ہونے والا جزئی فعل حادث؛ غرض کہ تجلیاتِ الٰہی، روح الارواح ہیں۔ جسم ہماری روح بعدِ کُن اور حادث۔ تجلّیِ حیات، علم و قدرت قدیم، ممکن کی حیات، علم و قدرت نمایاں و پیدا۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۵۱ تا ۲۵۳)
کُن کہنے سے پہلے روح پیدا ہوئی۔ ہماری انا کا محل روح ہے۔ ہم انا کہہ کر اپنی روح کو مراد لیتے ہیں۔ ہماری انا ایک حیثیت سے بسیط ہے اور ایک حیثیت سے مرکب۔ ہماری انا اپنی صفات کے لحاظ سے بسیط ہے یعنی صفات کی کثرت ہماری ذات میں نہیں ہے۔ اور اس اعتبار سے کہ ہمارا عینِ ثابتہ اسماء و صفاتِ الٰہی کی تجلی سے مرکب ہوا ہے، ہماری انا مرکب ہے۔ اس طرح ہم مخلوق ہونے کے اعتبار سے مرکب ہیں، اور اپنی ذات کے لحاظ سے بسیط ہیں۔ یعنی ہمارا تعیّنِ ذاتی بسیط ہے۔ اس کے برخلاف خدا کی انا کسی بھی اعتبار سے مرکب نہیں ہے۔ مرکب حادث ہوتا ہے۔ خیالی ہوتا ہے۔ خدا کی انا جزئی حقیقی ہے۔ پھر یہ کہ ہماری انا بن نہیں سکتی جب تک کہ اسماء و صفاتِ الٰہیہ کی اُس پر تجلّی نہ ہو۔ مگر اللہ تعالیٰ کی انا اُس کی صفات پر موقوف نہیں۔ ہماری انا یعنی روح مرکب ہے اور اس میں سبعہ صفات ہیں۔ صفاتِ خارجی کے اعتبار سے ہماری انا، بسیط ہے۔ اور یہ سبعہ صفات اُس کے اندر ہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۱۱ تا ۱۲)
صاحبو! تم کھانا کھاتے ہو، پانی پیتے ہو۔ بیسیوں چیزیں حوالہِ شکم کرتے ہو۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ پاخانے پیشاب کو بھی جاتے ہو۔ تمہارے جسم سے پسینہ نکلتا ہے۔ سانس لیتے ہو تو خراب حصہ خارج ہو جاتا ہے، اور نیا حصہ جزوِ بدن ہوتا ہے۔ اس رجوع و خروج کا نتیجہ کیا ہے؟ پرانا بے کار حصہ دور ہو جاتا ہے اور تازہ نیا حصہ اُس کا قائم مقام ہو جاتا ہے۔ تمہارے جسم کا کون سا حصہ ہے جو ہمیشہ برقرار ہے؟ کچھ نہیں۔ سات یا بارہ برس میں تمام جسم نیا ہو جاتا ہے، پہلے کی کوئی چیز باقی نہیں رہتی۔ ذرا یہ تو بولو، تمہارے میں، انا میں کچھ فرق آیا؟ ہرگز نہیں۔ ”وه الآن كما كان“ ہے، ذرا بولو، متغیر اور غیر متغیر دونوں ایک ہو سکتے ہیں؟ ہرگز نہیں، تمہاری انا ”میں“ غیر متغیر ہے۔ اور جسم ہر آن ہر لحظہ محلِ تغیر، لہٰذا تم غیر مادّی ہو۔ یہ غیر مادّی کو جاننا ہی روحانیت اور مجرّدات کا دروازہ ہے۔ اسی واسطے کہتے ہیں کہ خود فہمی میں خدا فہمی ہے۔ روحِ انسانی غیر مادّی ہے مگر جسم پر حکومت کرتا ہے، جو چاہتی ہے اس سے کام لیتی ہے۔ (رسالہ معرفتِ حق ص ۱۶)
روح ”انا“ کا محل ہے۔ ”انا“ تو اصل ہے۔ ایک حقیقتِ اجسام کا لحاظ کرتے روح کہتے ہیں۔ ”انا“ کا مقابلہ کسی سے نہیں، ”انا“ کہتے وقت صفات کا خیال نہیں آتا۔ صفات اس کے اندر ہیں، جدا نہیں ہوئے۔ روح کے ساتھ صفات کا خیال آتا ہے۔ روح
”میں ہوں“ کا علم رہتا ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۹)
روح کو پہلے ہی سے علم ہے مگر عالمِ شہادت میں آکر انہماک کی وجہ سے بھول جاتی ہے۔ علم توجہ سے ہوتا ہے۔ توجہ نہیں ہے تو علم بھی نہیں۔ آپ اس دنیا میں الگ کر نہیں رہیں گے تو کشف سے ماضی اور مستقبل سب کھل جائیں گے۔ اس دنیا میں آنے سے پہلے آپ پر کیا گذری اور آئندہ کیا گذرے گی، آپ کو معلوم ہو سکے گا۔
روح میں سبعہ صفات ہیں۔ عالمِ مثال اور عالمِ شہادت کے آثار یعنی صورت، شکل، وزن اور زمانہ نہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۹ تا ۱۰)
ہر ذرہ کی ایک جزئی روح ہوتی ہے ”وَإِن مِّن شَيْءٍ إِلَّا يُسَبِّحُ بِحَمْدِهِ وَلَٰكِن لَّا تَفْقَهُونَ تَسْبِيحَهُمْ“۔ اور ذرات جب ایک اجتماعی حالت پیدا کرتے ہیں اور ان کے امتزاج سے ایک طبیعتِ خاص پیدا ہوتی ہے تو ایک روحِ خاص ان سے متعلق ہوتی ہے جس طرح یہ طبیعت ان ذرّوں میں ترتیبِ خاص پیدا کرتی ہے۔ اسی طرح اس طبیعت کی روح ان ذرات کی روح پر حاکم رہتی ہے۔
جب ذرات اور جوہرِ ہبا مختلف طور سے باہم مجتمع ہوتے ہیں تو ان پر ایک طبیعتِ معدنی فائق ہوتی ہے۔ اور اس کی تدبیر کے لئے
ایک روحِ خاص متعلق کی جاتی ہے مثلاً لوہا، سونا، پارہ، گندھک، ہڑتال وغیرہ کہ ہر ایک کے خواص جدا ہیں۔ طبیعت جدا ہے۔ اور روحِ مدبّر جدا ہے۔
جب مختلف معدنیات باہم ملکر امتزاج پیدا کرتے ہیں تو طبیعتِ نباتی فائق ہوتی ہے اور ایک روحِ نباتی اُدھر متعلق اور ارواحِ معدنیات پر حاکم و مسلّط ہوتی ہے۔ طبیعتِ نباتی کے آثار و خواص اور اعضاء و ارکان طبائعِ معدنیات سے بالکل مختلف ہوتے ہیں۔ مثلاً آم کا درخت، جام کا درخت وغیرہ کہ ان میں تغذیہ و نشوونما و تولید موجود ہے۔
پھر جب وقتاً فوقتاً مختلف استعداد کے بعد صلاحیتِ حسّ و حرکت پیدا ہو جاتی ہے تو طبیعتِ حیوانی فائق اور روحِ حیوانی ارواحِ معدنیات و نبات پر حاکم و مدبّر بنائی جاتی ہے۔ پھر جب قوّتِ تعقل کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے تو طبیعتِ انسانی فائق کی جاتی ہے اور روحِ انسانی بدن سے متعلق کر دی جاتی ہے۔ روحِ انسانی ارواحِ جواہر ہبا، ارواحِ معدنیات، ارواحِ نباتات، ارواحِ حیوانات پر حاکم و مسلّط ہے۔ اور تمام مملکتِ بدن کا شہنشاہ اور تمام حرکاتِ بدن کا محرّک اور تمام افعالِ انسانی کا ذمہ دار افسر ہوتی ہے۔ لہٰذا دراصل عذاب و ثواب اُسی کو ہے۔
ادراک دو قسم کا ہوتا ہے۔ احساسی و غیر احساسی۔ ادراکِ
احساسی تخیّل پر مبنی ہے۔ تخیّل ہی شادی و غم کا منشاء ہے۔ غیر احساسی ادراک فرح و ترح، شادی و غم سے بَرِی ہے۔ حضرتِ انسان میں احساس و تخیّل ہے تو عذاب و ثواب، رنج و غم اُس کے واسطے ہے، اس میں گرفتار ہیں۔ فرشتوں بلکہ خود ارواحِ اعضائے انسان کو علم ہے مگر نہ تخیلی و نہ احساسی۔ لہٰذا نہ ان سے عذاب کا تعلق پہلے نہ تھا نہ ثواب کا۔
بعض لوگ علمِ احساسی کو علمِ جزئی اور علمِ غیر احساسی کو علمِ کلی کہتے ہیں۔ خواہ غیر احساسی علم کلی حسی ہی کیسا ہو، ولا مشاحة فی الاصطلاح۔
واضح ہو کہ ذاتیات اور خواص اور لوازم کے متعلق یہ سوال کرنا کہ فلاں ماہیت و ذات کے کیوں ایسے ذاتیات ہیں، یا خواص ہیں، یا لوازم ہیں؟ بالکل مہمل سوال ہے۔ ذات و طبیعت کے ساتھ اس کے لوازم و خواص رہتے ہیں۔ ایسا ہرگز نہیں ہو سکتا کہ ذات تو ہو اور ذاتیات نہ ہوں۔ یا طبیعت تو ہو اور اس کے خواص و لوازم نہ ہوں۔ پس اگر شیر کو گوشت نہ دیا جائے اور گھاس کھِلایا جائیگا تو وہ قطعاً متضرر ہو گا، بیمار ہو گا، نہ وہ پہلا زور رہے گا نہ وہ اگلی شجاعت۔ بلکہ کیا تعجب ہے کہ اُس کے خلافِ طبع ہونے کی وجہ سے مر جائے۔ کوئی یہ سوال نہیں کر سکتا کہ بکری گوشت خور کیوں نہیں ہے
اور شیر کیوں ہے۔ یہ اپنی اپنی طبیعت ہے اور اُس کا اقتضاء ہے۔ مگر مچھ پانی میں رہتا ہے اور سوسمار (گوہ) خشکی میں، سوسمار کو پانی میں ڈبو دو مر جائیگا۔ مچھلی یا مگر مچھ کو خشکی میں رکھو وہ مر جائیں گے یہ اُن کی طبیعت کا لازم اور ماہیت کا اقتضاء ہے۔ کوئی اس کے متعلق سوال ہی نہیں کر سکتا کہ یہ کیوں؟ اسی طرح انسان صاحبِ عقل و معرفت ہے اُس کے اقتضاء کے مطابق یا مخالف رہے گا تو ثواب یا عذاب پائیگا۔ غرض کہ بُرے عینِ ثابتہ، طبیعت و ماہیت و فطرت سے بدی کا صادر ہونا لازم ہے۔ اور اُس کو عذاب کا لاحق ہونا بھی لازم ہے۔ نہ فطرت کے متعلق کوئی سوال ہو سکتا ہے نہ اس کے لوازم کے متعلق۔
خوب سمجھو کہ خدائے تعالیٰ ہر شئے کو پیدا ضرور کرتا ہے اور اس کی فطرت اور اس کے لوازم اس کے ساتھ لگے رہتے ہیں۔ نہ اچھی فطرت کو بُرا کرتا ہے، نہ بُری فطرت کو اچھا۔ بُرے ہو تو تم ہو۔ اچھے ہو تو تم، جیسی کرنی ویسی بھرنی۔ نیک مستحقِ ثواب ہوتا ہے تو اس کو ثواب دیا جاتا ہے اور بد مستحقِ عذاب ہوتا ہے تو اس پر عذاب کیا جاتا ہے یہی مقتضاءِ انصاف اور عینِ حکمت ہے۔
دیکھو اس امر سے کبھی غفلت نہ کرو کہ کوئی ذات، کوئی صفت، کوئی فعل بندے کا جب تک خدائے تعالیٰ کُن نہ فرمائے، خلق نہ فرمائے، موجود ہی نہیں ہوتا۔ پس ذرّہ بے مقدار ہے، خورشیدِ پر انوار کا مشہود ہے۔
سے ارواح تک ہر آن اعطاءِ وجود میں خدائے جلیل جلّ جلالہ کے محتاج ہیں۔
ملائکہ فرشتے غیر متعلّق بانتظامِ عالم:۔ مہیمین یا کروبی وہ ہیں جو عبادتِ خالصہ میں ازلاً و ابداً مشغول ہیں، ان کو انتظامِ عالم سے کوئی تعلق نہیں۔ ملائکہ متعلق اجسادِ عالم:۔ اجساد کی تفصیل عالمِ شہادت میں آئے گی۔ ملائکہ اولو العزم:۔ تمام عالم میں صفاتِ الٰہیہ کا ظہور ہے مگر توسطِ عینِ اعظم و روحِ اعظم و ملائکہ اولو العزم۔ جو تمام اہلِ عالم پر پرتو فگن ہوتے ہیں۔ مثلاً علم کا مظہر ملائکہ میں جبرئیل علیہ السلام ہیں۔ تو ہر شخص میں قوّتِ علمی یا قوّتِ جبرئیلی کا ایک مرکز ضرور ہے۔ ملائکہ اتباع اولو العزم:۔ ملائکہ اتباع اولو العزم وہ فرشتے ہیں جو اولو العزم فرشتوں کے تابع اور ان کے معین و مددگار ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۷۹ - ۸۰)
(۱) ملائکہ عنصری ملکوتِ اسفل و مدبّرِ عناصر، (۲) ارواحِ علوی سماوات والے، (۳) ملائکہ طبقی۔ ملأِ اعلیٰ والے منتظمینِ عالم۔ مہیمین عَالِیْن حضّارِ دربارِ الٰہی۔ غرقِ عبادتِ الٰہی میں محو، مستغرق۔ شیخ کا خیال یہ ہے کہ یہ ملائکہ چونکہ مستغرق فی العبادۃ ہیں لہٰذا ان کو آدم کو سجدہ کرنے کا حکم نہیں دیا گیا، کیونکہ انہوں نے خلقِ آدم پر اعتراض ہی کیا
نہ علمی مقابلہ کیا، نہ سجدہ کا حکم دیا گیا۔ شیخ کے خیال میں ملائکہ علّیین آدم سے افضل ہیں۔ غالباً یہ خیال نوریت اور قربِ دائمی کی وجہ سے ہے۔ ورنہ انسان اللہ تعالیٰ کا مظہرِ تام ہے۔ خلیفۃ اللہ ہے۔ عہدِ جامع ہے۔ کسی فرشتے نے حقیقتِ انسانیہ کو سوا دیکھا ہی کیا ہے۔ انا من نور الله وكلهم من نوری۔ مہیمین یا ملائکہ علّیین حقیقتِ محمدیہ کے نور سے پیدا ہوئے اور اسی کے جمال میں محو و مستغرق ہیں۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۱۵۷)
قدیم کے دو اعتبارات ہیں۔ قدیمِ زمانی، قدیمِ دہری۔ قدیم کا ایک تیسرا اعتبار ہے قدیمِ سرمدی مگر یہ اللہ تعالیٰ کی ذات و صفات کے ساتھ خاص ہے۔ فرشتے قدیمِ زمانہ میں اس لئے کہ کوئی زمانہ ایسا نہیں گذرا جس میں فرشتے نہ رہے ہوں۔ اس لئے فرشتے حادثِ زمانی تو نہیں البتہ حادثِ دہری ہیں۔ اس لئے وہ اللہ کے ساتھ قدیم بھی نہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی)
وحی لے کر نہیں آتے، دوسرے کاموں کے لئے کیوں نہیں آ سکتے۔ اللہ تعالیٰ نے یہ کہاں فرمایا ہے کہ جبرئیل صرف وحی کے لئے ہیں، اس کے بعد بے کار؟ (تفہیماتِ صدیقی ص ۳۲)
ہاں! فرشتوں کے جیسے ہو۔ پھر فرشتے بھی ارواح ہیں تم بھی روح ہو۔ روح جب تنزّل کرتی ہے تو اُس کو صورت و شکل لاحق ہوتی ہے، مگر وزن اور زمانہ لاحق نہیں ہوتا۔ اس عالم کا نام عالمِ مثال یا عالمِ برزخ ہے۔ دیکھو تم عالمِ مثال میں، مکّہ شریف، مدینہ شریف کو ایک آن میں پہنچ جاتے ہو، اور جو امریکہ لندن کے طالب ہیں وہ وہاں ایک سکنڈ میں پہنچ جاتے ہیں۔ جو اس سے تنزل کرتے ہیں یا ارتقاء کرتے ہیں مجسم یا جسم ہوتے ہیں، فرشتے عالمِ ارواح، عالمِ علوی میں رہتے ہیں۔ اور جنات نہ صورت سے نہ شکل سے، یعنی جن، عالمِ مثال میں رہتے ہیں اس لئے جو شکل چاہیں لے لیتے ہیں اور آناً فاناً جہاں چاہتے ہیں پہنچ جاتے ہیں۔ حضرتِ انسان عالمِ اجسام یا شہادت میں رہتے ہیں اس لئے زمانہ اور وزن سے مقید رہتے ہیں۔ پھر جب تمام قیودات اور تعینات سے آزاد ہوتے ہیں تو فرشتوں سے اعلیٰ و ارفع ہو جاتے ہیں۔ حضرتِ انسان اپنی خودی کو بھی بھول جاتے ہیں یا ترک کر دیتے ہیں، تو خدا جانے کیا سے کیا ہو جاتے ہیں، فنائیت کو قبول کرنا انسان ہی کا خاصہ ہے، یہ بات نہ فرشتے میں ہے نہ جن میں۔ (رسالہ معرفتِ حق ص ۱۱-۱۲)
خلق کے بعد ہی عوالم کی ابتداء ہوتی ہے۔ سب سے پہلے عالمِ ارواح
ہے۔ اس کے بعد عالمِ مثال پھر عالمِ شہادت اس کے بعد عالمِ برزخ اور عالمِ قیامت۔ عالمِ شہادت میں وزن، زمانہ اور صورت و شکل ہوتی ہے۔ عالمِ مثال میں زمانہ اور وزن نہیں ہوتا صرف صورت و شکل ہوتی ہے۔ عالمِ ارواح صورت اور شکل سے بھی پاک ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۱۱)
عالمِ مثال میں امتداد، صورت، شکل رہتی ہے۔ امتداد کی وجہ سے مثلِ مکان کے معلوم ہوتا ہے مگر وہ مکان سے پاک ہے۔
۱- خیالِ متصل یا خیالِ مطلق: جو ہمارا بے منشاء، بے اصل، اختراعی اور من گھڑت خیال ہے۔
۲- خیالِ منفصل یا خیالِ مقید: عالم کا با منشاء، حقیقی اور صحیح خیال ہے۔ اسی کو عالمِ مثال یا برزخِ اول کہتے ہیں۔
کشف یا مثال کا نظر آنا دو قسم پر ہے: ۱- صحیح، ۲- غلط۔
صحیح بھی دو قسم پر ہے: (الف) حقیقی صورتیں جیسے رویاے صادقہ میں کہ واقعہ من وعن نظر آجاتا ہے۔ (ب) مجازی صورتیں: نفس کی طرف سے زیادت و نقصان۔
جو کشف و خواب مجازی صورتوں میں دکھائی دیتا ہے وہ تعبیر طلب ہوتا ہے۔ تعبیر دینے والے یعنی بیان کرنے والے کو دیکھنے والے کے حالات و محاورات سے واقف ہونا ضرور ہے۔
غلط خواب یا کشف: اضغاثِ احلام، من گھڑت واہی تباہی خیالات ہوتے ہیں۔
یہ یاد رکھو کہ نفس جس قدر مہذب بے خواہش ہوگا، اُس کا کشف یا خواب اسی قدر صحیح اور درست ہوگا۔ عالمِ مثال میں صورتیں ارواح اور اُس کے اوپر کے مراتب سے بھی آتی ہیں، اور عالمِ شہادت اور اُس کے نیچے کے مراتب سے بھی آتی ہیں۔
بعض دفعہ خیال یا مثال قوی ہو تو شہادت میں بھی محسوس ہوتا ہے اور بعض دفعہ دوسروں کو بھی نظر آجاتا ہے۔
جمعِ ہمت، دفعِ خطرات، ایک نقطہ پر خیال کا قائم رکھنا، مرشد کی طرف توجہ، مناسب اسماءِ الٰہیہ کی مدد یعنی کثرتِ ورد، لوازمِ سیرِ شہادی یعنی اکل و شرب وغیرہ کا ترک کرنا، روشنی سے بچنا، حواس کا بند کرنا، عالمِ مثال کے کھلنے میں معین ہوتے ہیں۔
عالمِ شہادت یاد رکھو تحتِ زمانہ ہے غیر قار ہے یعنی زمانے کے ادوار ایک دوسرے سے نہیں ملتے، صرف حال نظر آتا ہے، نہ ماضی نہ مستقبل۔ حالانکہ ہر شخص کو کچھ نہ کچھ حصہ یہ ہے کہ خوابوں میں یا اہل کشف کو عالمِ مثال میں ہی مستقبل کی بعض باتیں معلوم ہو جاتی ہیں، یا نظر آجاتی ہیں۔ لہٰذا عالمِ مثال تحتِ زمان نہیں، تحتِ دہر ہوتا ہے۔
یہ خوب خیال رکھو کہ عالمِ علوی کی کوئی شئے مثال میں مرئی و نمودار ہو اور نظر آجائے تو اس سے اُس کے تجرد و بے صورتی پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔
جیسے خواب میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کو دودھ کی صورت میں دیکھا۔ اس سے علم کے بذاتہٖ مجرد و بے صورت ہونے پر کیا اثر پڑا؟ جبرئیل علیہ السلام اکثر دحیہ کلبی رضی اللہ عنہ اور کبھی اعرابی کی صورت میں آتے تھے تو اس سے ان کا جسم ہونا لازم نہیں آتا۔
ایک شئے بعض بعض مناسبات کی وجہ سے مختلف صورتوں میں نظر آتی ہے۔ اس کو ایک صورت میں مقید سمجھنے سے علمی ترقی مسدود ہو جاتی ہے اور دوسرے سے انکار پیدا ہو جاتا ہے۔ حضرت کے علم کو دودھ کی شکل میں ملاحظہ فرمانے سے کیا مسلمانوں نے علم کو دودھ کی صورت میں منحصر کر دیا، دودھ کی پوجا شروع کر دی؟ ہرگز نہیں۔
ہمارے ہندو بھائیوں کے رشیوں، اہل کشف نے علم کو اُس کی عظمت و قوت کی شکل یعنی ہاتھی کی صورت میں دیکھا تو اب تک گوبر یا مٹی کی مورت بنا کر گنیش یا گنپتی کے نام سے اُس کی پوجا کی جا رہی ہے۔ یہ مٹی کی مورت تم جیسا بناؤ بن رہی ہے۔ گویا وہ تم کو سجدہ کر رہی ہے۔ کیونکہ علم و قدرت کی تجلی تم میں سے ہو رہی ہے۔ سچ پوچھو تو تم گنپتی ہو نہ کہ وہ مورتی۔ ہمارے ہندو بھائی اپنے بزرگوں کے کشفِ مثالی کے سمجھنے اور مجاز سے حقیقت کی طرف پہنچنے کی طرف بالکل توجہ نہیں کرتے، جس کی وجہ سے دائمی بت پرستی بلا بن کر اُن کے گلے لپٹ گئی ہے۔
میں ہمیشہ ہنود کی بنائی ہوئی دیوتاؤں کی تصویریں دیکھتا ہوں اور اُن سے حقیقت کی طرف راہ نکال لیتا ہوں کہ اس مثال اور تشبیہ کے آخر معنی کیا ہیں۔
یاد رکھو! ہر مجاز کی ایک حقیقت ہے۔ حقیقت کی طرف توجہ کرنا ہی حق ہے۔ اللہ بس باقی ہوس۔
میں نے ایک تصویر میں غضب کی مثال دیکھی۔ ایک سیاہ رنگ عورت ہے، اُس کی سرخ زبان باہر نکلی ہوئی ہے۔ آدمیوں کے سروں کا ہار گردن میں پڑا ہے، ہاتھ کی جھالر کمر سے بندھی ہے۔ سیدھے ہاتھ میں شمشیرِ برہنہ ہے، بائیں ہاتھ میں کسی ظالم کا سر ہے۔ پوچھا تو معلوم ہوا کہ یہ کالکا یا کالی دیوی ہے۔ اہلِ بنگالہ کی معبود ہے۔
پھر دوسری تصویر میں بھی غضب کی مثال دیکھی۔ ایک بہت بڑی اور ڈراؤنی شکل ہے۔ اُس کے منہ سے آگ نکل رہی ہے۔ اس قدر زبردست ہیکل ہے کہ اگر کسی پر اپنا پاؤں رکھ دے تو پامال کر دے، اور اگر ایک پھونک مار دے تو خاک سیاہ کر دے۔ یہ بھی ایک دیوتا ہے۔
ایک اور تصویر میں غضب ہی کی مثال دیکھی۔ ایک انسانی شکل ہے جس کا منہ شیر کا ہے۔ اپنے تیز ناخنوں سے ایک ظالم کو پچھاڑ کر اُس کا پیٹ پھاڑ رہی ہے۔ یہ بھی ہنود کا ایک دیوتا ہے [نرسنگھ]۔
دیکھو! یہ تینوں غضب ہی کی شکلیں ہیں۔ مگر مہاکالی کا ماننے والا، شنکر کو نہیں مانتا، نہ وہ نرسنگھ کو مانتا ہے۔
جاپان میں زلزلہ آیا، کوہِ آتش فشاں پھٹا، یہ قہرِ خدا کی صورت نہیں تو کیا ہے؟ موسیٰ ندی کا طوفان آیا، ہزارہا آدمی مرے، ہزارہا...
گھر تباہ ہوئے۔ طاعون نے حیدرآباد کو اپنا شکار گاہ بنایا۔ یہ سب خدا کے غضب کی صورتیں ہیں۔ مَا يَفْعَلُ اللهُ بِعَذَابِكُمْ إِنْ شَكَرْتُمْ وَآمَنْتُمْ (سورۂ نساء)۔
ایک دفعہ ایک ہندو دوست سے میری گفتگو ہوئی۔ معلوم ہوا کہ اُن کے پاس ایک اوتار طوطا بھی ہے۔ میں نے پوچھا کہ اس سے اُن کی مراد کیا ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ اس کی کچھ تصریح نہیں۔ میں نے کہا طوطے کا قاعدہ ہے:۔
خدائے تعالیٰ پیغمبروں کو جو وحی فرماتا ہے، اولیاء کو جو الہام فرماتا ہے اُس کو وہ جوں کا توں فرما دیتے ہیں۔ اس میں وہ حضرات کچھ کمی زیادتی نہیں کرتے۔ یہی تو معنی ہیں طوطے کے۔
ہندؤوں کے کسی رشی یا اوتار نے یہ سمجھنا چاہا کہ کب سے سلسلہِ موجودات چلا ہے، اور وجودِ کائنات کا اصل اور بیج کب سے ہے اور کب تک رہے گا، تو ان کو ایک لنگ یعنی ذکر (مردانہ علامت) نظر آیا۔ جانبِ ماضی دوڑے اور ابتداء نہ ملی، جانبِ مستقبل دوڑے اور انتہا نہ ملی۔ ظاہر ہے کہ انسان کی تولید کا اصل بظاہر وہی ہے، لہٰذا مبداءِ عالم اور وجود اُن کو صورتِ ذکر میں نظر آیا۔ اب ان کے تابعین نے ایک ذکر کی صورت بنا کر گلے میں ڈال لی کہ نعوذ باللہ یہی ان کا خدا ہے۔ یہ قوم لنگایت کہلاتی ہے۔
اس بھولے پن کی کچھ انتہا بھی ہے؟ یہ لوگ تشبیہ سے ایک قدم حقیقت کی طرف چلنا نہیں چاہتے۔
ذرا غور فرمائیے! بزرگی کی صورت تشبیہ ہاتھی ہے۔ مکاری کی صورت لومڑی ہے، بدکاری کی تشبیہ خنزیر ہے، بدگوئی کی مثال کتا، چوری کا مماثل کوا ہے۔ علیٰ ہٰذا القیاس اچھی صفت کی بھی ایک تشبیہ ہے اور بری صفت کی بھی ایک تشبیہ۔ آدمی کی جیسی صفت ہوتی ہے، اُسی کی مناسب شکل میں وہ شخص عالمِ مثال میں نظر آتا ہے۔
انسان مختلف حالات کے لحاظ سے فضائل و رذائل میں ترقی و تنزلی کرتا رہتا ہے۔ جیسی صفت ہوتی ہے اُسی کی مناسب صورت میں عالمِ مثال میں نظر آتا ہے۔
آخر میں جب آدمی میں آدمیت آتی ہے، صفاتِ حمیدہ سے موصوف ہوتا ہے، اُس میں حاکمانہ شان پیدا ہوتی ہے، تب جا کے کہیں اُس کو انسان کی صورت ملتی ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ)
دو آنکھ، دو کان اور ایک ناک کا نام انسان نہیں ہے۔ انسان جنہیں کہتے ہیں وہ لوگ جدا ہیں۔ نجات کے لئے انسانی صفات کا پیدا کرنا اور انسان بننا ضروری ہے۔
ناواقف لوگ عالمِ مثال کے تغیرات کو دیکھ کر اور ان کی حقیقت نہ جان کر تناسخ کے قائل ہو گئے۔ ان کو یہ خبر نہیں کہ زندگیِ دنیا میں ہی یہ اطوار، یہ مثالیں، یہ شکلیں بدلتی ہیں۔
مرنے کی ضرورت نہیں۔ مرنے کے بعد تو ایک دوسرے ہی عالم میں انسان چلا جاتا ہے۔ اُس عالم کے مناسب اُس پر احکام جاری ہوں گے۔ ہمارے پاس تو ارتقاء ہی ارتقاء ہے، واپسی نہیں۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۲)
کدھر عالمِ مثال میں گوناگوں صورتوں میں تنزل و ترقی کرنا، کدھر عالمِ شہادت میں تناسخ، جنم جنم بدلنا، کایا پلٹنا۔ ہر طبیعت و آثارِ خاص کے لئے ایک روح متعلق ہوتی ہے۔ نئی روحوں کی کمی کیا ہے کہ پرانی روح متعلق ہوگی؟ جب کہ متعلقِ روح ہونے کے بعد پہلے کی ایک بات بھی یاد نہیں، آخر ایسی سزا و جزا سے کیا حاصل؟ نہ جرم معلوم نہ اُس کی سزا۔ (حکمتِ اسلامیہ)
کیا دلیل ہے کہ یہ تازہ روح نہیں فرسودہ روح ہے؟ روح کے ساتھ علم لگا ہوا ہے۔ قدیم روح ہوتی تو قدیم علم بھی ہوتا۔ پہلے کی ایک بات بھی یاد نہیں، مگر ہے روح قدیم، یہ بھی کوئی بات ہے۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۲)
بڑی بڑی ریاضتوں کا کیا ثمرہ ملا؟ امیر ہو گئے، بادشاہ بن بیٹھے۔ جو فقیروں کے قدم لیتے ہیں، کیا یہ لوگ راحت کے معنی، آرام کا معیار کچھ جانتے ہیں؟ (حکمتِ اسلامیہ)
ان تناسخ کے ماننے والوں سے کوئی پوچھے کہ حضرت ابراہیم ادہمؒ بادشاہ تھے، بادشاہی کو فضول اور ادنیٰ چیز سمجھ کر چھوڑ دیا اور فقیر ہو گئے۔ اب اُن کو دوبارہ دنیا میں کیا ملے گا؟ توبہ توبہ! وہی دنیا جس کو برا سمجھ کر چھوڑا تھا؟
حضرت سلیمان علیہ السلام کو دنیا میں کیا نہیں دیا تھا کہ وہ مر کر دنیا میں پھر آ کر بادشاہت پر بیٹھیں گے؟ یا یہ سب باتیں واہیات ہیں۔ یہ لوگ طالبانِ حق تھے۔ محبوب نہ ملا تو ساری دنیا اُس کے حق میں جہنم ہے۔ آئندہ عالمِ لطیف میں ان کو ان کا محبوب ملے گا۔ اُس کا دیدار سرمۂ چشمِ بے قرار اور کلام راحتِ دل، لِيَطْمَئِنَّ قَلْبِي کا باعث ہوگا۔ یاد رکھو! دنیا ہمہ ہیچ و کارِ دنیا ہمہ ہیچ۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۲)
جو فقیر اپنے مولیٰ سے خوش ہے، مالک کے قرب سے سرفراز ہے، محبت و قرب، فنا و بقا کی لذت اٹھاتا ہے، بھلا اُس کے سامنے ہفت اقلیم کی شاہنشاہی پرِ پشہ سے زیادہ کچھ بھی وقعت رکھتی ہے؟ کچھ بھی نہیں۔
خدائے تعالیٰ کے ذکر، اُس کی یاد میں مستغرق رہتے۔ اس سے محبت رکھنے کا بدلہ خدا ہونا چاہیے نہ کہ چند مزخرفاتِ دنیا۔
کسی بادشاہ یا کروڑپتی کو حقیقتاً خرم و شاداں بھی کسی نے کبھی دیکھا ہے؟ کسی نے ان کی خوشی خوشی کرتے بھی دیکھا ہے؟ سکندرِ اعظم، محمود غزنوی کی موت کی حالت سے کون واقف نہیں؟ دیکھو! خدا کے دوست، اس کے عاشق، موت کو ”الموتُ جِسرٌ يُوصِلُ الحَبِيبَ إِلَى الحَبِيبِ“ (موت ایک پل ہے جو دوست کو دوست سے ملا دیتا ہے) سمجھتے ہیں۔ عاشق مرتے ہوئے نعرہ مارتا ہے: (حضرتؔ صدیقی)
اللہ اللہ! اگر ایسا ہو تو کیسا ظلم ہے! یادِ خدا، ذکرِ الٰہی کو کیسا سستا بیچ ڈالا:
وَشَرَوْهُ بِثَمَنٍ بَخْسٍ دَرَاهِمَ مَعْدُودَةٍ (یوسف)
یادِ خدا کی قیمت چند خرمہرہ ہائے دنیائے فانی؟
ہر دو عالم قیمتِ خود گفتہ نرخ بالا کن کہ ارزانی ہنوز
ہائے کیا ستم ہے! حقیقت سے بے خبری۔ ایک شاہی صورت کو پکڑ لیا اور دوسری شاہی صورت آئی تو انکار۔
ایک محمدی جس کے سامنے ہزاروں مثالیں نمایاں ہوتی ہیں، مثال سے ممثَّل لہٗ کی طرف گھس جاتا ہے۔ گوناگوں تشبیہیں دیکھتا ہے اور حقیقت کو کسی تشبیہ میں محدود نہیں کرتا۔ لباس سے اُس کو غرض نہیں، لباس والا اُس کا نورِ نظر، راحتِ دل ہے۔ ایک صورت دیکھتا ہے اور دوسری صورت دیکھنے کے لئے تیار۔ نہ اس کے تجلیات کی انتہا نہ اس کے طلب کا اختتام۔ اگر عاشق کی طلب ختم ہو جائے یا کسی ایک بہتر حالت پر قناعت کر جائے تو تجلیات بھی ختم ہو جائیں۔ نہ تجلی منتہی ہے کہ متجلی لہٗ کو بس کرنا چاہیے۔ تو وراء الورا ہے، تو میری طلب بھی وراء الورا ہے۔ وَقُلْ رَّبِّ زِدْنِي عِلْمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ۔
اے میرے بھولے ہریانہ بھائیو! کیا تم نے بندگانِ خدا کو اپنے ہمسر ہو جانے کی غیرت سے اصل حقیقت نہیں بتائی، یا خود تم برقع کے نقش و نگار پر فریفتہ ہو کر جلوۂ رخسارِ یار کے دیدار سے محروم رہ گئے؟ ہائے بت پرستی! افسوس بت پرستی! مٹی، پتھر، آگ، پانی، پیپل، تلسی، کواکب، گائے، سانپ، دنیا بھر کی چیزوں کی تعظیم کی جاتی ہے۔ ان کے سامنے سرِ عبودیت جھکایا جاتا ہے، حالانکہ خود انسان میں کونسی تجلی ہے جو اس میں نہیں ہے، کونسی شئے ہے جو انسان میں نہیں ہے!
انسان کی تذلیل میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی گئی۔ کبھی انفس کی تذلیل، کبھی آفاق کی تذلیل۔ وَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ بھی تو ہو۔
واضح ہو کہ انسان کو انسانِ صغیر اور تمام عالم کو انسانِ کبیر کہتے ہیں۔ جیسے تدبیر انسان کا ایک خیال ہوتا ہے، انسان جو کچھ کرتا ہے پہلے اُس کو خیال کر لیتا ہے، اسی طرح تمام عالم کا ایک خیال ہوتا ہے اس کو عالمِ مثال کہتے ہیں۔ عالمِ شہادت میں جو کچھ ہو رہا ہے وہ عالمِ مثال سے آ رہا ہے۔
خیالِ انسانی کو عالمِ مثال سے یعنی عالمِ مثال سے ایک ربط اور تعلق ہے۔ گویا کہ خیال سے ایک روزن عالمِ مثال میں کھلتا ہے جس سے انسان عالمِ مثال کے عجائبات، خواہ ماضی کے ہوں یا مستقبل کے، ملاحظہ و مطالعہ کرتا ہے۔
تجربہ ہے کہ قوّی التعقل پر معارف، قوّی التوہم پر کشفِ ارواح، اور قوّی التخیل پر کشفِ مثالی ہوتا ہے۔ اور کشفِ مثالی سہولت و اجمال ہوتا ہے۔
بعض دفعہ مجردات یعنی جنات، مثالی شکل میں نظر آ جاتے ہیں۔ کبھی خود انسان زورِ خیال سے نہ صرف مثالی شکل میں متشکل ہو جاتا ہے بلکہ متعدد جگہ مجسم ہو کر محسوس ہو جاتا ہے۔
یہ بات خوب یاد رکھو کہ ہر دل کی بات ضرور نہیں کہ خیال میں متجسم بھی ہو جائے۔ اسی طرح ہر چیز جو خیال میں ہے ضرور نہیں کہ اجسام و شہادت میں بھی آ جائے۔
اس سے عالمِ اجسام سے عالمِ مثال کا وسیع تر ہونا، مثال سے ملکوت کا، اُس سے جبروت کا، اُس سے ذاتِ الٰہی کا محیط تر ہونا ثابت ہوتا ہے۔
یہ بات بھی سمجھ رکھو کہ جس طرح اجسام لطافت و کثافت میں مختلف درجات پر ہیں، اسی طرح عالمِ مثال بھی لطافت و کثافت میں مختلف درجات پر ہے۔
اکثر سفلی اعمال والوں کو ادنیٰ درجے کے ارواح سے جو اسفل سافلین میں ہیں مناسبت پیدا ہو جاتی ہے اور وہ اُن کو نظر آنے لگتے ہیں مثلاً شیخ سدو وغیرہ۔
بہت اشخاص ریاضت کرتے ہیں اور کیا دیکھا؟ اسی دنیا کے دور دراز مقامات یا اپنے مناسبِ حال عالمِ مثال یا خود اپنے نفس کے بعض عجائب۔ کوہ کندن و موش برآوردن! کمالِ ایمان کہاں؟ دل کا اطمینان کدھر ہے؟ رضا بالقضاء، عبدیت، معارفِ الٰہیہ، انکشافِ اسرارِ حکمت کن کن حضرات کا مقصودِ دلی ہے؟ ماسوی اللہ کھیل ہے، لہو و لعب ہے۔ كُلُّ مَا شَغَلَكَ عَنْ رَبِّكَ فَهُوَ صَنَمُكَ (ہر وہ چیز جس نے تجھے تیرے رب سے غافل کر دیا وہ تیرا بت ہے)۔ اس سے کیا حاصل، اس سے کیا نفع؟
جس طرف تمہارے التفات و توجہ کے کیمرہ کا رخ ہوگا، اسی طرح کی تصویر تمہارے آئینہ خیال میں آ جائے گی۔ خواہ فوقانی ہو یا تحتانی، خواہ لطیف ہو یا کثیف۔ ایک بھنگی نے حیدرآباد میں کیا دیکھا؟ وہی چند بیت الخلاء! کیا اس نے کنگ کوٹھی دیکھی یا فلک نما، یا بشیر باغ دیکھا یا چو محلہ؟ کچھ نہیں! یاد رکھو کہ علم کی عظمت معلوم کی عظمت سے ہے۔
اکثر باہر کی کوئی چیز نظر نہیں آتی، اندرونی جذبات آئینہ ہو کر سامنے آ جاتے ہیں۔ إِنْ خَيْرًا فَخَيْرٌ وَإِنْ شَرًّا فَشَرٌّ (اگر بھلا ہے تو بھلا، اور اگر برا ہے تو برا)۔ ایمانِ قلبی، جذباتِ روحانی، کیفیاتِ نفسی کی صورتیں آج نظر نہ آئیں تو کیا ڈر ہے؟ مرتے ہوئے دیکھ لیں گے، قیامت میں باطن ظاہر ہو جائے گا، علم شہود ہو جائے گا۔ بعض لوگ بذریعہ کشف عالمِ مثال میں دیکھنے کو...
اتنی اہمیت دیتے ہیں کہ صحیح العقیدہ آدمی کو معمولی عالمِ مثال کے انکشافات والوں سے کم سمجھتے ہیں، اور اس آیت کا مصداق سمجھتے ہیں: مَنْ كَانَ فِي هَذِهِ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَىٰ (بنی اسرائیل)۔ ہمارے پاس علم، شہود ہوتا ہے۔ جب اس دنیا میں علمِ صحیح نہ رکھے گا وہ آخرت میں اندھا ہی رہے گا۔ کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے تمام صحابہ پر عالمِ مثال کھل گیا تھا؟ ہمارے پاس عالمِ مثال کی اہمیت نہیں ہے، علمِ صحیح کی اہمیت ہے۔
آج یہاں نہ دیکھا تو کیا کل وہاں دیکھ لیں گے۔
سچ پوچھو تو دنیا بھی ایک خواب و خیال ہے۔
یہ خیال ہمارا اپنا نہیں بلکہ ایک بہت بڑی ہستی کا خیال ہے جس کو کوئی ٹال نہیں سکتا۔ ہم کو اپنے خیال پر ایک حد تک قابو ہے مگر خود اپنے پر قابو نہیں، کیونکہ خود ہم اپنا خیال نہیں، خدا کا علم ہیں۔
بعض دفعہ عالمِ مثال میں کسی واقعہ کے تمام اسباب نظر نہیں آتے یعنی صرف علتِ ناقصہ کا علم ہوتا ہے۔ ایسے حال میں جو حکم لگایا جائے ضروری نہیں کہ درست ہو۔ اسباب کا غیر مکمل طور پر نظر آنا قضاءِ معلق کہلاتا ہے۔ کبھی متمم نظر آجاتا ہے اور علتِ تامہ ہو جاتی ہے تو واقعہ موجود ہو جاتا ہے، تو کہا جاتا ہے کہ قضاءِ معلق مبرم ہو گئی۔ کبھی کوئی اور مانع نظر آجاتا ہے اور نتیجہ جو قریب الوقوع تھا رونما نہیں ہوتا، تو اس وقت بھی قضاءِ معلق مبرم ہو جاتی ہے۔ اس لئے عالمِ مثال کو بلکہ لوحِ محفوظ کو لوحِ محو و اثبات بھی کہتے ہیں۔ مگر علمِ الٰہی میں، عالم کا جو نظامِ عمل اور پروگرام ہے اس میں کچھ فرق نہیں ہوتا۔ اُم الکتاب سے علمِ الٰہی ہی مراد ہے۔ يَمْحُو اللهُ مَا يَشَاءُ وَيُثْبِتُ وَعِنْدَهُ أُمُّ الْكِتَابِ (رعد)۔ بعض اولیاء عالمِ مثال کو دیکھ کر ایک حکم لگا دیتے ہیں اور دوسرے بڑے اولیاء اُم الکتاب سے علم حاصل کرتے ہیں تو مؤخر الذکر کا حکم صحیح ہوتا ہے کیونکہ وہ علمِ الٰہی سے مستفید ہوتے ہیں۔ جہاں باطل کو گنجائش نہیں، وہاں ابرام ہی ابرام ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۸۹-۹۰)
جس طرح انسان جو کچھ لکھتا، پڑھتا، بولتا اور کرتا ہے، پہلے وہ اُس کے خیال میں رہتا ہے پھر دنیا میں ظاہر ہوتا ہے۔ اسی طرح عالمِ شہادت میں جو کچھ پیدا و ظاہر ہوتا ہے، وہ پہلے عالمِ مثال یا خیالِ منفصل یا خیالِ مقید میں آتا ہے، پھر عالمِ شہادت و ناسوت میں نمایاں ہوتا ہے۔ غیب کی باتیں معمولی آدمی کو خواب میں نظر آتی ہیں۔ انبیاء جن کو وحی ہوتی ہے، عالمِ مثال میں فرشتہ نظر آتا ہے، ان کو پہلے رویائے صادقہ نظر آتے ہیں۔ جو کچھ خواب میں دیکھتے ہیں وہی بلا کم و کاست دنیا میں نمایاں ہوتا ہے۔ دنیوی اعمال کے مطابق عالمِ قبر ہے، قبر میں جیسے رہیں گے عالمِ آخرت میں ویسے ہی اٹھیں گے۔ غرض کہ تمام عوالم اعیانِ ثابتہ کے تمثیلات و مظاہر ہیں جو حقائقِ اشیاء، ماہیات (کلیات) و ہویات (جزئیات) کائنات ہیں۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۶۵)
میں اس کی مثال اس طرح دیتا ہوں کہ زید میرے سامنے بیٹھا ہے، یہ تو عالمِ شہادت ہے۔ زید نے اپنے آپ کو خواب میں دیکھا اور وہاں خوشی و رنج کا احساس بھی کیا، یہ عالمِ مثال ہے۔ پھر زید نے خواب میں خود کو کبھی مرد دیکھا، کبھی عورت، کبھی بچہ، کبھی بوڑھا...
تو معلوم ہوا کہ اس کی ذات عورت پن اور مرد پن وغیرہ سے پاک ہے۔ یہ ارواح کا مرتبہ ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۱)
عالمِ شہادت کو عالمِ ناسوت، عالمِ خلقی، عالمِ ملک، عالمِ اجسام بھی کہتے ہیں۔ عالمِ شہادت میں اشیاء محسوس بحواسِ ظاہری ہوتے ہیں۔ شکل و صورت کے ساتھ وزن بھی رکھتے ہیں۔ تحتِ زمان و مکان ہیں۔ تدریجاً کمال کو پہنچتے ہیں۔ حالتِ سابق، لاحق کے لئے معد ہوتی ہے۔ اشیاء بھی مخلوق ہوتے ہیں، ان کے کمالات و استعدادات مخلوق و مجعول ہوتے ہیں۔ عالمِ شہادت میں صرف زمانہِ حال معلوم و مشہود ہوتا ہے، ماضی و مستقبل مشہود نہیں ہوتے۔
کوئی شئے عالمِ شہادت میں نہیں ہوتی مگر یہ کہ اس کا وجود عوالمِ مافوق میں ہوتا ہے، خواہ جوہر ہو یا عرض، خط ہو یا ہندسہ یا کچھ ہی ہو۔ (حکمتِ اسلامیہ)
یہ خط عالمِ شہادت میں ہے، عالمِ مثال میں ہے، عالمِ ارواح میں ہے اور علمِ الٰہی میں ہے۔ یاد رکھو! کوئی چیز عالمِ شہادت میں اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کہ وہ علمِ الٰہی میں نہ ہو اور پھر اس کے بعد تدریجاً عالمِ ارواح اور عالمِ مثال میں نہ آئے۔ بعض قوی کشف والے اگر آپ ان سے چھپائیں تو بھی جان لیتے ہیں کیونکہ وہ اسے عالمِ مثال میں دیکھ لیتے ہیں جہاں سے وہ لکیر عالمِ شہادت میں آئی۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۳)
عالمِ شہادت کا مرتبہ عالمِ خیال و مثال سے بہت اعلیٰ و ارفع ہے۔ ایک شخص نے مکاشفے یا خواب میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا، دوسرے نے عالمِ شہادت میں آپ کو دیکھا۔ کیا دونوں برابر ہیں؟ ہرگز نہیں۔ عالمِ شہادت میں جو شخص دیکھے وہ صحابیِ رسول ہے۔ جو خواب یا کشف میں دیکھے وہ صحابی ہرگز نہیں ہو سکتا، وہ صالحین سے ہوگا، زیادہ سے زیادہ اولیاء میں سمجھا جائے گا۔
اگر کسی نے خواب یا کشف میں حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا اور آپ نے اُس کو کچھ فرمایا، یہ فرمودہ عالمِ شہادت کے فرمودے کے برابر نہ ہوگا اور نہ دوسروں پر حجت ہوگا، بخلاف عالمِ شہادت کے کہ اگر کوئی کہے کہ میں نے آنحضرت کو یہ فرماتے سنا تو یہ حدیثِ نبوی ہے۔ مَا آتَاكُمُ الرَّسُولُ فَخُذُوهُ وَمَا نَهَاكُمْ عَنْهُ فَانْتَهُوا (حشر)۔ واجب الاطاعت ہے۔
اگر قرآنِ شریف اور حدیثِ نبوی میں اختلاف معلوم ہو رہا ہے تو حدیث کی تاویل کرنی چاہیے۔ اگر حدیثِ متواتر یا مشہود کے مقابل کوئی حدیثِ احاد واقع ہو تو حدیثِ احاد کی تاویل ضروری ہے۔ اگر عالمِ شہادت کی حدیث اور رویا یا کشف میں حضرت کے کسی قول میں اختلاف ہو تو قولِ منامی یعنی خوابی و کشفی کی تاویل کرنی چاہیے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۶۱)
حضرت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کی صورتِ مقدسہ میں شیطان نہیں آسکتا اور نہ یہ دعویٰ کر سکتا ہے کہ میں محمد رسول اللہ ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہادی بن کر مرسل ہوئے تھے۔ اگر مرسل کی صورت میں شیطان متمثل ہو تو امن مرتفع ہو جائے گا اور مقصودِ رسالت مفقود ہو جائے گا۔
خواب میں شیطان کے آپ کی صورت متمثل نہ کر سکنے کے لئے حدیث میں آیا ہے۔ حضرت نے فرمایا: ”فَإِنَّ الشَّيْطَانَ لَا يَتَمَثَّلُ بِي“۔ بعض لوگ حضرت کی شکلِ خاص سے عام تمثیل کو خاص کرتے ہیں۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیطان ”میں محمد رسول اللہ ہوں“ کہہ ہی نہیں سکتا، نہ شکلِ مقدس میں نہ کوئی اور صورت لے کر۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ جو حضرات فنا فی الرسول ہو گئے ہیں اُن کی صورتیں بھی شیطان متمثل نہیں کر سکتا۔ بعض لوگ کہتے ہیں کہ شیخ کی صورت میں بھی شیطان متمثل نہیں کر سکتا، بشرطیکہ اُس میں شانِ ہادی ہو۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۶۱)
وہ باریک باریک اجزاء یا ذرات یا جوہرِ فرد یا جوہرِ ہیولٰی لا یتجزّٰی یا دقائق جن کے اجتماع و اتصال سے تمام اجسام اور ان سے عالم بنا ہے...
سے تمام اجسام اور ان سے عالم بنا ہے۔
شکلِ کُل، ہیولائے کُل، جسمِ کُل:۔
شکل: اس تعین کا نام ہے جو ہیولٰی کو عارض ہوتا ہے۔
ہیولٰی: وہ جو ابھی شکل نہ لیا ہو مگر شکل لینے کی صلاحیت رکھتا ہو۔
جسم: ان دونوں کے ملنے سے جسم بنتا ہے۔
شکلِ کُل: جوہرِ سب کے ذرات جب ایک دوسرے سے نزدیک ہوتے ہیں اور مختلف اشکال میں نمودار ہوتے ہیں تو کلی و مشترک شکل کو شکلِ کُل کہتے ہیں۔
ہیولائے کُل: شکل لینے کے اعتبار سے اور محلِ صور ہونے کے لحاظ سے جوہرِ سب کو ہیولائے کُل کہتے ہیں۔
جسمِ کُل: ہیولائے کُل و شکلِ کُل کا مجموعہ یعنی جسمِ کُل کا حجم، حجمِ کلی یا عالم کہلایا۔
اشکالِ جزئیہ، ہیولائے جزئیہ، جسمِ جزئی:۔
شکلِ کُل کے مظاہر اشکالِ جزئیہ، ہیولائے کُل کے ظہورات ہیولائے جزئیہ، اور جسمِ کُل کی نمائش اجسامِ جزئیہ ہیں۔
بعض حکماء کا خیال ہے:۔
بعض ملائکہ کے اجساد نوری ہیں، بعض کے ناری، بعض کے ہوائی ہیں۔ جنات کے اجساد دخانی ہوتے ہیں جن میں جزوِ ناری غالب رہتا ہے۔ انسان کے اصلی اجساد تھوڑے سے بخاراتِ لطیفہ کے ہوتے ہیں جو خون سے پیدا ہوتے ہیں، ان کو نسمہ کہتے ہیں۔
نسمہ مرنے کے بعد جسمِ لطیف کی شکل لیتا ہے۔ آدمی جب تک زندہ رہتا ہے نسمہ کے ذریعہ سے شریانوں پر، ان کے ذریعہ سے اعصاب اور خون پر، ان کے ذریعہ سے تمام اعضاء پر حکومت و تصرف کرتا ہے۔ مرتا ہے تو جسم سے نسمہ نکل جاتا ہے اور ایک زمانہ تک تحلیل نہیں ہوتا۔ اسی پر جسمانی عذاب و ثواب کا دار و مدار ہے۔
بعض لوگ کہتے ہیں کہ اجزاءِ اثیریہ یعنی ایتھر کے اجزاء سے روح کا بلاواسطہ تعلق ہوتا ہے، اس کے توسط سے نسمہ سے، اس کے توسط سے روحِ قلبی سے، اس کے توسط سے خون اور تمام جسم سے۔ جہاں اجزاءِ بخاراتِ کثیفہ جمع ہوتے ہیں وہاں اکثر ارواحِ خبیثہ کا تعلق ہوتا ہے، اسی طرح بخاراتِ معطرہ سے ارواحِ طیبہ کو مناسبت ہوتی ہے۔
آج کل مادے کی بڑی پکار ہے، جس کی زبان پر دیکھو مادہ، نیچر، فطرت کا ذکر ہے۔ آؤ ذرا اس مادہ پر غور کریں، آخر وہ ہے کیا؟ اُس کے خواص و لوازم کیا ہیں؟
طبیعیات میں مادے کے خواص حسبِ ذیل ہیں:۔
۱- متحیّز ہے یعنی جگہ گھیرتا ہے۔
۲- امتداد رکھتا ہے یعنی اس میں طول و عرض و عمق ہوتا ہے۔
۳- وزن بھی رکھتا ہے کیونکہ اس کے اجزاء میں کشش و جاذبیت ہوتی ہے۔
۴- استمرار یعنی متحرک ہو تو ہمیشہ...
متحرک رہتا ہے۔ جب تک اس کو کوئی باہر سے ساکن نہ کر دے۔ ساکن تو ہمیشہ ساکن جب تک باہر سے اس کو کوئی متحرک نہ کر دے۔ مادہ جس کی یہ شان ہے، عالمِ شہادت کی ایک چیز ہے۔ وہ ہوا کرے، اس سے روحانیت والوں پر، مذہب پر کیا مضر اثر پڑتا ہے؟ مادے کے ہونے سے روحانیت کی نفی کیونکر کی جا سکتی ہے؟ مادے کے خواص میں ذی علم ہونا، صاحبِ ارادہ ہونا داخل نہیں ہے، لہٰذا ارادے کے لئے خارج از مادہ کوئی نہ کوئی شئے ضرور ماننی پڑے گی۔
کوئی ذرا غور کرے کہ ”میں“ کون ہوں؟ کیا اجزاءِ جسم میں سے ایک جزو ہوں، کیا ہاتھ ہوں، پاؤں ہوں، سر ہوں، خون ہوں، گوشت یا ہڈی ہوں؟ ہرگز نہیں۔ جنگ میں ہاتھ پاؤں کٹ جاتے ہیں۔ ہر ہفتہ بال اور ناخن کٹواتا ہوں، مگر مجھ میں کوئی کمی نہیں ہوتی۔ پیدا ہونے کے وقت میرے جسد کی مقدار کیا تھی، اب کیا ہے۔ پہلے وزن کتنا تھا اب کتنا ہے۔ تحلیل اور بدلِ ما یتحلل سے سات یا بارہ (۱۲/۷) سال میں تمام جسم نیا ہو جاتا ہے۔ ستاون (۵۷) سال کی عمر میں آٹھ دفعہ جسم بدل چکا ہوں، مگر میں تو جو پہلے تھا سو اب بھی ہوں وہی میری انانیت ہے۔ سب کچھ ہو گیا مگر اَنا وہی اَنا ہے، اس میں کوئی فرق نہیں آیا۔ محلِ علم جسمانی شئے ہوتی تو جسم کی تحلیل اور اس کے اجزاء کے جدا ہونے سے علم بھی مفقود ہو جاتا۔ مگر بارہ (۱۲) سال کے پیشتر کی باتیں اور واقعات مجھے اب بھی برابر یاد ہیں، میرے علم میں حاضر ہیں۔
میں اپنے ارادے سے اٹھتا ہوں، بیٹھتا ہوں، چلتا پھرتا ہوں۔ اگر میں بے ارادہ مادی پرزہ ہوتا تو حرکتِ ارادی نہ کرتا۔ اور اجزاءِ مادے کے خواص و تعلقات سے بحث کرنے والوں کو روحانیت سے کیا تعلق؟ جو شخص اپنے دائرۂ علم و عمل سے باہر قدم رکھے وہ اجنبی ہے۔ جولاہا، سنار کے کام میں دخل دے تو وہ نا واقف ثابت ہو گا۔ ہیئت داں طبیب سے جھگڑے تو یہ اُس کی نادانی ہوگی۔ ہر فن کے حدودِ عمل ہیں۔ ایک فن والے کا دوسرے کے فن میں دخل دینا حماقت ہے اور سفاہت ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۱ تا ۹۳)
قدیم فلسفی ہر اُس چیز کو جو اپنی شکل اور ہیئت کی حفاظت کرتی ہے، جامد، ارض، خاک، مٹی کہتے ہیں۔ جو شئے اپنی شکل کی حفاظت نہیں کرتی مگر سطحِ بالائی کی حفاظت کرتی ہے اُس کو مائع، پانی یا آب کے نام سے موسوم کرتے ہیں۔ اور جو شئے اپنی سطحِ بالائی کی بھی حفاظت نہیں کرتی اُس کو سیال یا ہوا کہتے ہیں۔ ان تینوں چیزوں کو ”امہاتِ ارضی“ یا ”امہاتِ سفلی“ کہتے ہیں۔ اور انوارِ نجوم کو نار، آگ اور ”آبائے علوی“ کہتے ہیں۔ قدیم فلسفہ بھی یہی ہے کہ ”آبائے علوی“ ”امہاتِ سفلی“ پر جب اثر کرتے ہیں تو دنیا جہاں کی چیزیں پیدا ہوتی ہیں۔
تمام نجوم یا ایتھر کو خدا پرست حکماء کے پاس خدائے تعالیٰ نے آگے پیدا کیا۔ وہ گرم اور مشتعل تھے، رفتہ رفتہ وہ کچھ سرد ہونے لگے اور ان میں کشش بڑھتی گئی۔ جتنے سیارے ہیں، کیا ہیں؟ وہ ہنوز مشتعل مادہ ہیں۔ ٹھنڈے ہونے کے سلسلے میں پہلے ہوا پیدا ہوتی ہے، پھر پانی (مائع) بنتا ہے، پھر مٹی (ٹھوس)۔ نجوم کے اقترانِ خاص سے جو انعکاسِ نور مادیات پر ہوتا ہے، اُس سے ایک گرہ پڑتی ہے، یا ایک بیجنے یا بیج کی ابتداء ہوتی ہے۔ چونکہ تمام نجوم گردش میں ہیں اور ان کے انوار بھی نہ یک طرح سے ہیں نہ اک جگہ ہیں، لہٰذا ہزارہا حقیقتیں، ہزارہا بیج، ہزارہا بیجنے ایجاد ہوتے ہیں۔ اور پھر انہی ”آبائے علوی“ اور ”امہاتِ سفلی“ کی امداد سے مختلف چیزیں نشو و نما پاتی اور ارتقاء حاصل کرتی ہیں۔ قسم قسم کے درخت پھلتے پھولتے ہیں۔ قسم قسم کے حیوانات پیدا ہوتے ہیں۔ حضرتِ انسان کا بھی نطفہ پیدا ہوتا ہے، اور ارتقائی صورتیں حاصل کرتا ہے۔ جب اشیاء میں قابلیتیں پیدا ہوتی ہیں تو ان پر ان کے قابل ایک روحِ مدبّر فیاضِ مطلق سے صادر ہوتی ہے۔ اسی طرح دنیا کی بوقلمونی پیدا ہوتی ہے۔ بعض چیزیں جلد جلد پیدا ہوتی ہیں اور جلد فنا بھی ہوتی ہیں۔ تم دیکھتے ہو کہ بعض کیڑے چند روز کے لئے پیدا ہو کر فنا ہو جاتے ہیں۔ بعض میں توالد و تناسل کا سلسلہ ایک حدِ معین تک جاری رہتا ہے۔ جانوروں کے ڈھانچے...
انجر پنجر جو کان کنی سے نکلے ہیں۔ شیر ہے تو عجیب و غریب، سانپ ہیں تو انوکھے۔ جو چیز ہے مختلف رنگ، مختلف صورت شکل کی۔ آخر ہوا کیا؟ سب تہہِ خاک! چونکہ امہاتِ سفلی اور آبائے علوی موجود تھے اور ہیں، نیست و نابود نہیں ہوئے، لہٰذا ان اقترانات کی وجہ سے رنگا رنگ کی چیزیں پیدا ہوئیں، ہو رہی ہیں اور ہونگی۔ فرض کرو کہ درندہ صفت انسان ایٹم بم، ہائیڈروجن بم وغیرہ جیسی مہلک چیزوں سے زمینی مخلوقات کو فنا کر دیں۔ چونکہ آبائے علوی، امہاتِ سفلی موجود ہیں تو دنیا ایک دوسری صورت شکل میں نمایاں ہوگی۔
آبائے علوی و امہاتِ سفلی کی ترکیب سے دنیا کی تمام چیزوں کا پیدا ہونا، یہ شیخ بو علی سینا کی رائے ہے۔
بعض فلسفیوں کا مذہب بُروز و کُمون کا ہے۔ یعنی دنیا میں جتنے ذرّے، جزء لا یتجزّٰی اور ایٹم ہیں ان میں نہ زیادتی ہو سکتی ہے نہ کمی۔ وہی ذرّے یا ایٹم مختلف اجتماع سے مختلف صورتوں میں نمایاں ہوتے ہیں۔ بعض ذرّے نمایاں ہوتے ہیں تو ان کو بُروز کہتے ہیں، چھپ جاتے ہیں نظر نہیں آتے تو اس کو کُمون کہتے ہیں۔ دنیا اسی بُروز و کُمون پر قائم ہے۔
بعض اشخاص کے پاس آگ، ہوا، پانی، مٹی بنی۔ اور ان کے اجتماع سے مختلف چیزوں کا ارتقاء ہوتا ہے۔ ہر چیز ترقی کرتے کرتے ایک نوع سے دوسری نوع میں مبدل ہو جاتی ہے۔ چنانچہ مرجان...
ہے تو جامد شئے مگر نباتات سے قریب ہونے کی وجہ سے اس میں شاخیں اور ڈالیاں پیدا ہوتی ہیں۔ اور نباتات ترقی کرتے کرتے حیوانات سے قریب ہونے کی وجہ سے چھوئی موئی یا شرمندی کا پودا پیدا ہو جاتا ہے۔ اگر اس کو چھوئیں تو سکڑ جاتا ہے۔ بعض نباتات ایسے بھی ہیں کہ اُن کے پاس کوئی حیوان جائے تو اس کا خون چوس لیتے ہیں۔ درختوں میں بھی نر و مادہ ہوتے ہیں۔ مثلاً نر کھجور کا پھول اگر مادہ کو ڈالیں تو مادہ پھلتی ہے۔ بعض حیوانات ترقی کر کے انسان سے قریب ہو جاتے ہیں۔ جیسے لنگور یا بندر۔ مذہب کو ان جھگڑوں سے کوئی غرض نہیں۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۱۳ تا ۱۶)
فطرتِ الٰہی کا سمجھنا، اسرارِ قدرت کا دریافت کرنا بلا شبہ انسان کا کمال ہے۔ مادیات و محسوسات کے سمجھنے کے لئے خدائے تعالیٰ نے عقل دی ہے۔ ماوراء الطبیعیات، روحانیات، غیر محسوسات کے سمجھنے کے لئے خدائے تعالیٰ معلم روانہ کرتا ہے جس کی فطرت غیر معمولی ہوتی ہے، وہ محسوسات و غیر محسوسات دونوں سے علاقہ رکھتا ہے۔ غیر محسوس سے لیتا ہے اور محسوس کو دیتا ہے۔ میری مراد اس سے پیغمبر یا رسول یا اوتار ہے۔ پیغمبروں کا بیان آئندہ مقام پر کیا جائے گا۔
گھڑیال کے گھنٹے کی سوئی کو آنکھ متحرک نہیں دیکھتی۔ آنکھ...
ستاروں، سایۂ دیوار کو چلتے نہیں دیکھتی، تو اس سے اعلیٰ قوّت یعنی عقل اُس کی رہنمائی کرتی ہے۔ عقلِ سلیم جن امور کے ادراک سے عجز ظاہر کرتی ہے یا حکم لگاتی ہے تو غلط لگاتی ہے، تو اس سے اعلیٰ قوّت یعنی ایمان، کشف، وحی اس کے ہادی اور پیشوا ہو جاتے ہیں۔ مذہب اور عقل کا مقام ایک نہیں، تو ان میں تصادم بھی نہیں، چھکڑا، ہوائی جہاز سے کیا ٹکرائے گا۔ ٹکرانے کے لئے ہم سطح ہونا ضرور ہے۔
سائنس دانوں کو یہ شکایت کہ مذہب میں مادیات کے باہمی تعلقات اور ان کے روابط و احکام بیان نہیں کئے گئے بے جا ہے۔ مذہب کے پاس خدائے تعالیٰ اور انسان، پیغمبر اور امّت، انسان اور عوالمِ غیر مادی کے روابط کا بیان کرنا اہم ہے۔ کیونکہ عقلِ انسانی اُن کے ادراک سے عاجز ہے۔ مذہب محسوسات و مادیات میں سے اُن تعلقات و احکام کو بیان کر دیتا ہے جن کا اثر روح اور عوالمِ ما بعد میں آخرت میں پڑنے والا ہے۔ نیز مذہب کی نظر کلیات پر رہتی ہے، نہ کہ جزئیات پر، کیونکہ جزئیات غیر متناہی، لا تعد و لا تحصٰی ہیں۔ اگر ہر جزئی چیز کی تعلیم کا متکفل وحی و الہام ہی ہو تو عقل جو عظیم ترین عطائے الٰہی ہے بے کار ہو جاتی۔ بچوں کو خود بھی غور و فکر کرنا چاہئے مگر استاد کی رہنمائی کی متابعت میں۔ فَتَفَكَّرُوا فِي خَلْقِ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضِ رَبَّنَا مَا خَلَقْتَ هَذَا بَاطِلًا مذہب واجب ٹھیراتا ہے کہ عقل دائرۂ...
عمل میں ضرور کدو کاوش کرے۔ مگر اپنی حد سے باہر دوڑے گی تو سر کے بل گرے گی اور پھر اٹھنا نصیب نہ ہوگا۔ دیکھنا ہے فرق فلسفے اور مذہب میں؟ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۳-۹۴)
فلسفہ عقل سے پیدا ہوتا ہے، اس کی تھیوریاں بدلتی رہتی ہیں۔ فلسفے کو خدا کے ملنے سے کوئی تعلق نہیں۔ مذہب پیغمبروں کے ذریعہ سے ملتا ہے، وہ عطیۂ خدا ہے، احکامِ الٰہی ہے۔ وحیِ الٰہی کا دعویٰ کرنا صرف پیغمبر کا کام ہے، بلکہ پیغمبر اپنی خودی سے حرکت نہیں کر سکتا۔ ایک لفظ اپنے منہ سے نہیں نکال سکتا، اس کا کہا خدا کا کہا ہے، جو مذہب کا دعویٰ کرتا ہے اُس کو ہمارے سے لے کر بذریعہ پیغمبر خدا تک پہنچانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ ”ہمارے مذہب کا یہ“ شخص کہہ سکتا ہے جس کا سلسلہ خدا تک پہنچا ہو۔ بلا واسطہ کہنا بد تمیزی ہے، غیر یقینی کو یقینی کہنا ہے۔ تمام پیغمبروں کا مذہب ایک ہی ہے اور وہ توحید ہے۔ پیغمبروں میں خدا کی حقیقت کے متعلق اختلاف نہیں ہے کیونکہ وہ سچے ہیں اور خدائے تعالیٰ وہی ہے جو ازل سے ابد تک ہے، نا قابلِ تغیر ہے۔ ظاہراً اختلاف جو ہے وہ طریقۂ عبادت اور بعض احکام میں ہوتا ہے، جو حالات کے بدلنے کی وجہ سے متغیر ہوتے ہیں۔ کدھر بت پرستی، کدھر توحید، کدھر فلسفہ...
کدھر مذہب! باتیں بنانے سے مذہب ثابت نہیں ہوتا۔ کوئی دعویٰ بغیر دلیل کے قابلِ قبول نہیں ہوتا۔ ہر دعوے پر شہادت کی ضرورت ہے۔ بغیر شہادت کے کوئی قول مانا نہیں جا سکتا۔ یہ ہے فرق فلسفے اور مذہب میں۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۲۲-۲۳)
لاز آف نیچر، نوامیسِ فطرت، قوانینِ قدرت، فِطْرَتَ اللّٰهِ کے چند اسرار وہ بھی صرف مادیات سے مادیات کے بعض تعلقات کے جاننے پر آپے سے باہر ہو جانا، دوسرے نوامیس و اسرار سے انکار کر بیٹھنا علمی ترقیوں کا سدِ باب کرنا ہے۔ ابھی تم کو تمہارے جسد سے کیا تعلق ہے کب معلوم ہوا؟ تم کو خدائے تعالیٰ سے کیا تعلق ہے، اس کا معلوم کرنا تو کارے دارد۔ ایک گڑھے میں تھوڑا سا ناپاک پانی ہے۔ اس کے آس پاس چند مینڈکیاں ہیں کہ بیٹھی ٹرا رہی ہیں۔ انہیں کیا معلوم کہ دنیا میں بحرِ ذخار (دریائے ناپیدا کنار) بھی ہے۔
ایک چار سال کا بچہ ہے۔ اُس نے ہر روز آفتاب کو روشن دیکھا، کبھی سورج گہن نہیں دیکھا، وہ اپنی عمر کے تجربے کی بناء پر سورج گہن سے انکار کرتا ہے اور کہتا ہے لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ۔ کیا اس کا سورج گہن سے انکار کرنا، اپنے ناقص ذاتی تجربے و استقراء...
پر ناموسِ الٰہی کو منحصر سمجھنا صحیح ہے؟ ہرگز نہیں۔ اول تو تمہارے پاس کتنے زمانے کی تاریخ ہے؟ پھر تفصیل وار کتنے واقعات قیدِ قلم ہوئے ہیں؟ اصل یہ ہے کہ تنگیِ دل ان انکارات کا باعث ہوئی ہے۔ اَلنَّاسُ أَعْدَاءُ لِمَا جَهِلُوا (لوگ جس چیز سے ناواقف ہوتے ہیں اس کے دشمن ہو جاتے ہیں)۔ یہ تمام خود پسند لوگ ایک مغالطہ کے دلدل میں پھنسے ہوئے ہیں، یعنی جو چیز ہم نہیں جانتے وہ سرے سے ہے ہی نہیں۔ یہ لوگ اپنے عدمِ علم کو عدمِ وجود کا مرادف سمجھتے ہیں۔
ایک اور بات پر توجہ کرو: ایک کاریگر ہے جو ہاتھ کی چھڑی میں بندوق بناتا ہے، ایک سادہ کار ہے جو گھڑیاں اور انگوٹھیاں خوب بناتا ہے تو کیا میں ان کو صرف ان کی دستکاری میں ماہر مانوں یا منطق، فلسفہ، عقلیات سب میں اُن کو امامِ زمان مانوں اور ان کے اقوال کو كَالْوَحْيِ مِنَ السَّمَاءِ سمجھوں؟ اگر ایسا کروں تو یہ میرا جہل ہوگا، حماقت ہوگی۔ مگر آج کل ایک وبا نے عظیم عالمگیر صورت اختیار کر لی ہے کہ مغرب والوں کو جو دیکھا کہ وہ کپڑے بننے میں، لوہاری کے کام میں، دوا سازی میں، ہوائی جہازوں سے بمباری کرنے میں، مہلک گیسوں میں، قتلِ عام کرنے میں ماہر ہیں تو اب اُن میں کے ہر ایک شخص کی رائے کو گو وہ روحانیات سے کتنا ہی نا بلد کیوں نہ ہو، قرآن شریف سے زیادہ وقعت دی جاتی ہے۔ پھر بعض تو قرآن سے انکاری ہو بیٹھتے ہیں اور بعض توڑ مڑوڑ کر قرآن شریف کے معنی وہ بتلاتے ہیں جو ان مادہ پرستوں کے خیالات کے تابع ہیں...
اور پھولے نہیں سماتے کہ یہ بات تو خود تیرہ سو سال پہلے قرآن میں بیان کر دی گئی ہے۔ اس جہل، اس نادانی، اس حماقت کی کچھ انتہا بھی ہے! لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ۔ اَللَّهُمَّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كَمَا هِيَ، تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ۔ یہ بیماری کچھ مسلمانوں ہی سے خاص نہیں، بلکہ ہندو اور عیسائیوں کو بھی لگ گئی ہے، بلکہ یہ داء فرنگ ہے جو اہلِ یورپ سے ہندوستان کے نوجوانوں کو لگ گئی ہے۔ اَعُوذُ بِاللهِ الْعَظِيمِ۔
قدیم حکماء کے پاس بسائط چار ہیں: آب، آتش، باد، خاک۔ اور حکماءِ حال کے پاس بانوے (۹۲) یا اس سے زیادہ بسائط ہیں۔ مثلاً ہائیڈروجن، آکسیجن، کاربن، سوڈیم، پوٹاسیم، چاندی، سونا، لوہا، تانبا وغیرہ۔ تحلیل میں یہ ان کی غایت کوشش ہے۔ عرفاء کے پاس مخلوقات میں سے ہر شئے اسماء و صفاتِ الٰہیہ کا پرتو یا اُن پر قائم ہے۔ ذاتِ الٰہی و صفاتِ بسیطۂ حق کبھی ظاہر نہیں ہوتے۔ جو کچھ ظاہر ہے، وہ حادث، اعتباری، مرکب ہے۔ کیونکہ حدوث و اعتباریت مرکب کو عارض ہوتی ہے نہ کہ بسائط کو۔ اصل یہ ہے ذاتِ حق کا جو بسیطِ محض ہے، نیز صفاتِ بسیط کا کوئی مظہر نہیں کیونکہ مظہر حادث اور موجود بالعرض ہوتا ہے۔ اور کوئی مظہر ایسا نہیں جس میں متعدد صفات نہ ہوں اور وہ مرکب نہ ہو۔ ظہورِ صفات کی مزید تفصیل آئندہ آئے گی۔
جمادات:۔ ان میں امتداد یعنی طول و عرض و عمق ہوتا ہے۔ ان میں نشو و نما اور ظاہری حیات نہیں رہتی۔
نباتات:۔ ان میں علاوہ طول و عرض و عمق کے قوّتِ نامیہ، غاذیہ وغیرہ ہوتی ہے۔ نباتات میں ایک قسم کی حیات بھی ہوتی ہے۔ وہ نقلِ مکان، حرکتِ ارادی نہیں کر سکتے۔
حیوانات:۔ ان میں علاوہ امتداد اور نشو و نما کے حرکتِ ارادی اور احساس اور حواسِ خمسہ اور ادنیٰ درجہ کا تفکر بھی ہوتا ہے۔ حیوانات، نباتات، جمادات کی بقا کے لئے جن چیزوں کی ضرورت ہوتی ہے، فطرت اُن کو دے دیتی ہے۔ حیوانات کا بچہ پیدا ہوتے ہی چلنے لگتا ہے۔ حضرتِ انسان ہیں کہ ان کے ہزار بے سر و سامانی کا بدلہ ایک عقل ہے۔
ذی عقل:۔ یہ اعلیٰ حیات، ادراک، ارادہ و اختیارات رکھتے ہیں۔ ان میں جن و انس ہم پیشہ ایک ہیں۔
جن:۔ یہ مثلِ انسان کے ذی عقل، صاحبِ توالد و تناسل ہیں، مگر بہ نسبت معمولی انسان کے لطیف ہوتے ہیں۔ اور ان میں جزءِ ناری کا غلبہ رہتا ہے۔ اور وہ ہر صورت میں نمودار ہو سکتے ہیں۔ معمولی انسان جن کو نہیں دیکھ سکتے، خود جن اگر چاہیں تو اُن کو نظر آ سکتے ہیں۔
عالمِ شہادت میں جب جن متشکل و متجسم ہوتے ہیں تو عالمِ شہادت کے تمام آثار و لوازم اُن سے متعلق ہوتے ہیں۔ پس اگر جن مثلاً سانپ کی شکل میں نمودار ہوں تو ان میں زہر بھی آ جاتا ہے۔ اور لکڑی کے ایک ضرب سے مر بھی جاتے ہیں۔
جن مثلِ انس کے ذی عقل ہونے کی وجہ سے مکلّفِ شرعی بھی ہیں۔ جن و انس کے مکلّف ہونے کی وجہ سے اُن کو ثقلین کہتے ہیں۔ جن کی عمر بہ نسبت انس کے زیادہ ہوتی ہے۔ مگر انسان کے ساتھ عالمِ شہادت میں جسمِ شہادی لے کر رہیں تو ان کی عمر بھی کم ہو جائے۔ چونکہ سانپ کی عمر بڑی ہوتی ہے اس لئے سانپ کی شکل میں اکثر رہتے ہیں۔ دیکھو عرب سانپ کو حیّہ کہتے ہیں۔ ان کا خیال ہے کہ جب تک خارج سے کوئی صدمہ نہ ہو سانپ نہیں مرتا۔
خبیث جن:۔ شیطان جو خبیث جن ہیں۔ انسان کو بہکاتے ہیں۔ ہر آدمی کے ساتھ ایک شیطان پیدا ہوتا ہے۔ ان کا پیشوا ابلیس ہے جو آدم علیہ السلام سے بھی پہلے پیدا ہوا
اور قیامت تک رہے گا۔ یہ خدائے تعالیٰ کا استدراج یا ابتلاء و امتحان ہے۔ شیطان درگاہِ عظمت کا کتّا ہے تا اہلِ محبت کو داخلِ دربار ہونے نہیں دیتا۔ ہمارا کلام ہے اُس کتّے کے مالک کے ساتھ، ہم اُس کی دامن پناہ لیں جو ہمارا بھی مالک ہے، اسی کو پکاریں۔ وہ ضرور اپنے کتّے کو ڈانٹ دیگا۔ اَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ۔
غیر خبیث جن:۔ معمولی جن متمدن ہوتے ہیں۔ ان میں نیک بھی ہیں اور بد بھی۔ کافر بھی ہیں اور مسلمان بھی۔ بعض جن سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم کے شرفِ صحبت سے بھی سرفراز ہوئے ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۴ تا ۹۸)
انسان عالمِ جنّی عالم سے افضل وقوۃ مند تر ہے۔ دیکھو عفریت نے جو شاہِ جن تھا، حضرت سلیمان علیہ السلام سے عرض کیا کہ تختِ بلقیس کو دربارِ سلیمانی برخاست ہونے سے پیشتر حاضر دربار کرتا ہوں۔ اور آصف بن برخیا، جو انسان تھے، بیک چشم زدن تختِ بلقیس کو ملکِ سبا سے اُڑا لائے۔ ظاہر ہے کہ چشم زدن کا زمانہ مجلس برخاست ہونے کے زمانے سے بہت کم ہے۔ ایک لحظہ میں پیکِ نظر خواب تک پہنچ جاتا ہے۔ اصل یہ ہے کہ تجددِ امثال کو آصف بن برخیا سمجھتے تھے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۸) (وہ تجلّیِ وجود جو ”ملکِ سبا“ میں تختِ بلقیس پر ہو رہی تھی اُس کو دربارِ سلیمانی کی طرف متوجہ کر دیا اور تخت موجود ہو گیا)
انسان:۔ انسان کو قوّتِ غضبی، شہوی، و علمی دی گئی ہے۔ پس اگر قوّتِ علمی مغلوب ہو جائے تو وہ جانوروں سے بھی بدتر ہے۔ اور اگر قوّتِ علمی غالب ہو جائے اور معرفتِ الٰہی اور تخلّق باخلاقِ اللہ سے متصف ہو جائے تو وہ فرشتوں سے بھی بہتر ہو جاتا ہے۔ اور عوالمِ علوی و سفلی پر حکومت کرتا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۸)
آدم کی فطرت ایسی جامعِ کمالات و اوصاف ہے کہ کوئی اس سے سبقت نہیں لے جا سکتا۔ وہ حقائقِ اشیاء کو جانتا ہے۔ آگ، پانی، مٹی، پتھر سب اُس کی حکومت اور قبضۂ قدرت میں ہیں۔ تمام حیوانات اُس کے سامنے گردن جھکائے ہوئے ہیں۔ تمام نباتات کھڑے اس کا منہ تک رہے ہیں۔ جمادات اس کے زیرِ قدم پامال ہو رہے ہیں۔ وہ حیّات کو شیشہ میں اتارتا ہے۔ عروج و ترقی کرتا ہے تو نعلین پہنے عرشِ اعظم تک پہنچتا ہے۔ صلی اللہ علیہ وسلم فرشتے کہہ اٹھتے ہیں: وَمَا مِنَّا إِلَّا لَهُ مَقَامٌ مَّعْلُومٌ۔ جبرئیل پکار اٹھتے ہیں:
سر میں ہوا بھرتی ہے تو خدائی کا دعویٰ کر بیٹھتا ہے۔ گرتا ہے تو اتنا گرتا ہے کہ اسفل السافلین تک پہنچ جاتا ہے۔ تلسی کی، بڑ کے درخت کی، آگ کی، مٹی کی، سانپ کی، ستاروں کی سب کی پوجا کرتا ہے۔ گئو ماتا کا موتر پیتا ہے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۸۵)
ذرا دیکھو اس کا کتنا عروج ہے اور کتنا نزول! صاحبِ فہم کے...
لئے دوسری چیزوں کو چھوڑو، خود انسان میں خدائے تعالیٰ کے اوصاف و کمالات کے تماشے بھرے ہوئے ہیں۔ وَفِي أَنفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ (۵۱:۲۱)
انسان نے جو کچھ کیا اور جو کچھ کر رہا ہے اور کرے گا سب اسی حقیقتِ انسانیہ کی تفصیل ہے۔ دادا کی قابلیتیں پوتوں سے ظاہر ہو رہی ہیں۔ ہمارے تمام کمالات کا سرچشمہ بابا آدم ہی ہیں۔ عینِ ثابتہ حقیقتِ ممکنہ و معلوماتِ الٰہی کے مضمرات و استعدادات کا ظہور عالمِ ارواح میں، ان کا ظہور عالمِ مثال میں، ان کا ظہور عالمِ شہادت ناسوت مادیات میں ہوتا ہے۔ دلِ دانا و چشمِ بینا رکھتے ہو تو عالمِ مثال میں اب بھی اس کا نقشہ دیکھ سکتے ہو۔ وہاں ماضی، حال، مستقبل سب کچھ ہے۔ (تفسیرِ صدیقی پارہ ۲۶ ص ۸۹-۹۰)
ہر چند ذرۂ بے مقدار سے خورشیدِ پُر انوار تک جو کچھ ہے وہ ذاتِ حق اور اسمائے الٰہیہ کے مظاہر ہیں۔ مگر کسی مخلوق میں سوائے حضرتِ انسان کے مظہرِ تام اور منبعِ جمیع اوصاف بننے کی قابلیت نہیں۔ کیونکہ غیر انسان میں بعض صفات ظاہر اور بعض مخفی رہتے ہیں۔ خود انسان کے افراد بھی ایک دوسرے کے لحاظ سے ظہورِ کمالات میں فرقِ عظیم رکھتے ہیں۔ انسان دائرۂ امکان کے قوسِ صعودی کو طے کرتے ہوئے انتہائی نقطۂ قوسِ صعودی تک پہنچ جاتا ہے، تو عالمِ صغیر بلکہ عالمِ کبیر کی جان یا اس کا نمونہ بن جاتا ہے۔ اور یہ امر حضرتِ انسان سے خاص ہے۔ لہٰذا وہی تاجِ...
وہی تاجِ خلافت سے سرفراز و ممتاز ہوتا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۹)
انسان کی استعداد اور اُس کی قابلیت کی کچھ انتہا نہیں۔ اُس کے کمالات کی حد نہیں۔ فرشتے ہوں یا کوئی اور مخلوق، سب کا علم محدود ہے، جس کام کے لئے وہ مخلوق ہوئے ہیں اُسی کے لائق ان کو علم دیا گیا ہے۔ ان کا علم قابلِ ترقی نہیں، جو کچھ ہے اُن کو ابتدائے خلقت ہی سے مل جاتا ہے۔ تفکر اور استنباط بالکل کم بلکہ ندارد۔ حضرتِ انسان غور و مطالعہ کرتے ہیں۔ ہوشیاری سے ترکیب و تحلیل کرتے ہیں، استخراجِ جزئیات، استخراجِ کلیات، تحصیلِ نتائج کرتے ہیں۔ ہمیشہ اختیار و امتحانِ نتائج کرتے رہتے ہیں۔ کسی مرتبہ پر قناعت نہیں کرتے، خود محنت کرتے ہیں۔ دوسروں سے مدد حاصل کرتے ہیں۔ کتاب و کتابت سے بھی کام لیتے ہیں۔ مادیات، روحانیات جس کے پیچھے لگ پڑتے ہیں کچھ نہ کچھ حاصل کئے بغیر نہیں رہتے۔ (تفسیرِ صدیقی پارہ ۲۶ ص ۹۰)
حقائقِ اشیاء کا جاننا، معرفتِ الٰہی سے ممتاز ہونا، اپنی عدمیت و ذاتی کا سمجھنا، اپنے افعال و صفات و ذات کا فنا کرنا اور مظہرِ جمیع اسماء و صفاتِ الٰہیہ ہونا اور باقی بہ بقاء حق رہنا انسان اور صرف انسان کا کام ہے۔
مبدء و معاد کا سمجھنا، مراتب کا جاننا، اعتباراتِ ارتقاء میں امتیاز کرنا، اقتصاد کا لحاظ رکھنا، ہر شئے کو اس کا حق ادا کرنا انسان کا کمال ہے۔ چند مادیات کے تعلقات کے متعلق واہی...
تباہی عقلی ڈھکوسلے لگانے سے کیا ہوتا ہے؟ تم نے اپنے آپ کو بوزینہ زادہ سمجھا، مبارک! غضبِ الٰہی سے انسان بندر کی صورت میں مسخ شدہ شخص ہوگا۔ مبارک! ہم غریب خاک زادے ہیں۔ تمہارے پاس مسئلۂ ارتقاء ہے۔ ہمارے پاس دائرۂ وجود کی قوسِ نزولی و صعودی ہے۔ سنو! کس کا احاطہ زیادہ ہے۔
ایتھر۔ نیبولا ۔ مادّہ کی مشتعل حالت، سرد حالت ۔ ۲، عناصر، نباتات ۔ حیوانات ان میں سے کیڑے مکوڑے۔ خنزیر، بہائم ۔ بندر، گوریلا ۔ انسان بس ختم اسی پر اتنا زور و شور۔ علم کے دم دعوے بس معلوم۔
اب سنو! ذاتِ حق، احدیت، وحدت، واحدیت۔ اسمائے الٰہیہ، اعیانِ ثابتہ ۔ اعیان پر اسماء کا پرتو ۔ علم سے قدرت کا اجتماع ۔ ارواح، مثال، جوہرِ ہیولیٰ ۔ اجسام مشتعل حالت میں نار، گیس حالت میں ہوا ۔ مائع حالت میں پانی ۔ جامد حالت میں مٹی ۔ بسائط ۔ مرکبات، جمادات ۔ ان میں سے آخر مرجان ۔ نباتات ۔ ان میں سے آخر کھجور کا درخت ۔ آخر سے میری مراد باعتبارات کمالات کے ہے۔ حیوانات ان کے آخر میں بندر یا گوریلا ۔ انسان ان میں عقلِ سادہ یہ نقطۂ انتہائے قوسِ نزولی ہے۔ عقلِ فعّال ۔ عقل بالملکہ ۔ عقلِ مستفاد ۔ یا ہماری روش کے مطابق کافر، مومن ۔ ان میں فاسق، صالح ۔ فانی بفعلِ اللہ، فانی فی صفۃِ اللہ، فانی فی ذاتِ اللہ ۔ باقی بہ بقاء اللہ ۔ یا یوں سمجھو کہ جن مراتب میں نزول کرتا گیا تھا۔ انھیں مراتب سے واپس صعود کرتا جاتا ہے۔ یا یوں کہو کہ پہلے...
قیود کے پردے پڑتے گئے تھے۔ اب رفعِ قیود ہوتا چلا جا رہا ہے۔ پہلی قوس نزولی تھی، دوسری قوس صعودی ہے۔ دونوں کا مجموعہ دائرۃ الوجود ہے۔ اَلْحَمْدُ لِلَّهِ أَوَّلًا وَّآخِرًا وَّظَاهِرًا وَّبَاطِنًا۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۹۸ تا ۱۰۰)
انسان کا ابتدائی نقطہ جس میں وہ بندۂ عقل رہتا ہے، سب سے بدتر ہے۔ حیوانات اس سے بہتر ہیں، ان سے بہتر نباتات، ان سے بہتر جمادات ہیں اور اقرب الی اللہ ہیں۔ پھر جب انسان سالکِ راہِ خدا ہوتا ہے اور ترقی کرنا شروع کرتا ہے تو وہ حیوان صفت بنتا ہے، یعنی احکامِ الٰہی کے مقابل اپنی رائے کو دخل نہیں دیتا، صرف جزئی طور پر اُس کی عقل کام کرتی ہے۔ پھر جزئی طور پر بھی عقل کام نہیں کرتی بلکہ سالک تحتِ الہام ہوتا ہے، اور وہ سالک نباتات صفت کہلاتا ہے۔ پھر تمام قوائے طبعی، علمی، سماعت، بصارت، قوّتِ ارادہ سب کچھ کھویا جاتا ہے، اس وقت وہ سالک جمادات صفت ہو جاتا ہے، اُس کے کمال پر فنا ہے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۰)
نطفے کا جو جمادات کے قریب قریب ہے، انسان تک اس کے مختلف اطوار کا بدلنا ظاہر ہے۔ خُلِقَ مِنْ مَّاءٍ دَافِقٍ يَّخْرُجُ مِنْ بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ (۸۶:۶-۷)۔ انسان اور حیوانات کی اصل مٹی کا ہونا قطعاً ہے: خَلَقَكُم مِّن صَلْصَالٍ كَالْفَخَّارِ (۵۵:۱۴)... حَمَإٍ مَّسْنُونٍ (۱۵:۲۶)۔ عالم کا جوہرِ ہیولیٰ سے جمادات، پھر نباتات...
پھر حیوانات پھر انسان تک ترتیب پانا غیر مختلف فیہ ہے۔ اب اگر خدائے تعالیٰ نے انسان کو خاک سے ایسا پیدا کیا ہو جیسے حشرات، کیڑے مکوڑے، جوئیں، کھٹمل، سانپ، بچھو کو بلا توسطِ نباتات و حیوانات کے پیدا کرتا ہے تو بالکل ممکن ہے اور خدا کو کچھ دشوار نہیں: إِنَّ اللَّهَ عَلَى كُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ (۲:۲۰)۔
بعض لوگ کہتے ہیں: پہلے مچھلی، پھر خنزیر پر قیاس کیا گیا، پھر بندر، یعنی انسانِ غیر کامل۔ آخر رام یعنی خدا، جیسا کہ اہلِ ہند کا خیال ہے۔ تم سے یہی بہتر ہیں کہ رام تک تو سلسلہ پہنچا دیا! اصل یہ ہے کہ نطفے اور مٹی کا ذکر اس لئے کیا جاتا ہے کہ انسان غرور نہ کرے، اپنی اگلی پچھلی حالت کو خیال میں رکھے۔ کیا مذہب مادی فلسفہ ہے کہ ان مسائل کی تحقیق میں اپنا وقت ضائع کرے؟
مذہب میں خدا اور روح کے مبداء و معاد کے متعلق مسائل اہمیت رکھتے ہیں۔ سائنس و فلاسفی کے عقلی ڈھکوسلوں میں ہمیشہ اختلاف رہتا ہے، اس سے ہم کو بحیثیتِ مذہب کوئی غرض نہیں۔ نہ اثباتاً نہ نفیاً۔ ان عقلی ڈھکوسلوں سے مذہب پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔ اس چیخ پکار سے بعض مذہبی لوگ ہیں کہ سہمے جا رہے ہیں یا لڑ رہے ہیں اور بگڑے جا رہے ہیں۔ یہ بوزینہ نما دعوے ہمارا کیا بگاڑ سکتے ہیں؟ خدا کی طلب، پیغمبر کا وسیلہ ہماری فطرت میں ہے۔ دنیا ایک طرف ہو جائے، ہزار دلائل لائے، بھلا ہماری اس بھوک پیاس کو، ہمارے وجدان کو کوئی جھٹلا سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ تم سوچ رہے ہو، ہم محسوس کر رہے ہیں، تمہاری ساری فکر ہی ہمارا وجدان ہے۔
دونوں میں بھلا کیا جوڑ! تمہاری فکر تم کو پریشان کر دے گی، ہمارا وجدان انشاء اللہ اطمینان لائے گا۔ تم ظلمت میں ٹھٹک کر رہ جاؤ گے، ہم نور میں بحمد اللہ بڑھتے ہی چلے جائیں گے۔ شعر:۔
مذہبی آدمی روح کو غیر مادی جانتا ہے، فلسفی مادیات سے باہر نکل ہی نہیں سکتا۔ مذہب کی نظر میں روح غیر مادی ہے۔ جزا و سزا، قیامت اور آخرت، خود خدا کا ماننا، مجرد عن المادّہ یعنی غیر مادی شئے کے ماننے پر مذہب کی بنا ہے۔ ایک شخص نے ہمیشہ کھایا پیا، من مانے کام کئے، لوگوں پر ظلم و ستم کئے، ان مظالم کی فلسفے میں کوئی دوا نہیں۔ مگر مذہب کب چھوڑتا ہے۔ اگر دنیا میں کوئی سزا نہ ملی تو مذہب کی رُو سے اُس کو سزا ہو کر رہے گی۔ کہاں ہو گی؟ آخرت میں ہو گی۔ خدا کے ہاتھ سے کوئی ظالم چھوٹ نہیں سکتا۔ ہر شخص اپنے کیفرِ کردار کو پہنچے گا۔ تم دنیا میں امن چاہتے ہو تو دل میں خدا کا ڈر رکھو۔ کوتوالی کا ڈر، حاکم و عدالت کا ڈر، ایسے بھی جرائم ہوتے ہیں جن کا نہ کوئی گواہ ہے نہ کوئی حقیقتِ حال سے واقف۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: ”اگر خدا نہیں ہے تو ہم بھی چھوٹے اور تم بھی۔ اگر ہے تو بتاؤ کس کی مٹی خراب ہو گی، تمہاری یا ہماری؟“ یاد رکھو! ہر شئے کے ساتھ اُس کے لوازم لگے ہوئے رہتے ہیں۔
میں پھر کہتا ہوں، مذہب کی رو سے جرائم کا مرتکب بچ نہیں سکتا۔ اللہ تعالٰی سے کوئی ذرہ چھوٹ نہیں سکتا۔ تمہارے ہر فعل اور ہر حرکت و خیال سے وہ واقف ہے، جب وہ تمہارے حالات سے تفصیلی طور سے واقف ہے تو وہ سزا دے گا، اور بے شک دے گا۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۱۷)
مذہب بتاتا ہے کہ صاحبِ فہم و ادراک کے لئے خدا کو ماننا اور اس کو عادل سمجھنا بھی ضروری ہے۔ مذہب سکھاتا ہے کہ ہر کام میں اعتدال رہے۔ لین دین میں نہ کمی ہو نہ زیادتی۔ ترازو سے تول کر لو اور تول میں ہاتھ مار کر نہ دو۔ ہر کام میں میزان اور بیلنس کا خیال رکھو۔ اگر تم صحیح فیصلہ نہیں کر سکتے تو خدا کے شاگردوں سے پوچھو وہ تم کو سیدھا راستہ بتائیں گے۔ معلوم ہے شاگردانِ خدا کون ہیں؟ پیغمبر ہیں، رسول ہیں۔ وہ معصوم ہوتے ہیں۔ اللہ ان کو غلطی کرنے سے بچاتا ہے۔ ان کے قدم بہ قدم چلو گے تو تم کو کامیابی کا راستہ ملے گا۔ تم اس قابل ہو گے کہ اللہ تعالیٰ کے اس امتحان کے بعد خوش و خرم واپس نکلو۔
آفرین! آفرین! نجات کے لئے مذہب کی ضرورت ہے۔ یہ بھی یاد رکھو کہ امن قائم رکھنے کے لئے بھی مذہب کی ضرورت ہے۔ کیسی بڑی افسوس کی بات ہے کہ مذہب جو امن پیدا کرنے والا تھا اُس کو لڑائی جھگڑے کی رزم گاہ بنا لیا۔ خدا کو سمجھتے، اُس سے ڈرتے، اُس سے خیر کی امید رکھتے تو یہ سارے جھگڑے کیوں ہوتے؟ لڑنا جھگڑنا شاگردانِ خدا و رسول کا کام نہیں۔
یہ سب کرشمے کالے دیو کے ہیں۔ کالا دیو کون ہے؟ شیطان ہے، نفس ہے۔ (صدائے معرفتِ حق ص ۱۷)
انسانِ کامل وہ ہے جس سے خدائے تعالیٰ کے تمام کمالات تمام و کمال ظاہر ہوں۔ بعضی تصویریں قدِ آدم ہوتی ہیں، آنکھ، ناک، ہر عضو اس میں پورا پورا نظر آتا ہے۔ بعض چھوٹی چھوٹی تصویریں رہتی ہیں، مگر ان میں بھی ہر چیز نظر آتی ہے۔ بعض ناقص تصویریں ہوتی ہیں، کسی میں ہاتھ موجود نہیں، کسی میں پاؤں ندارد، بعض کانے کی تصویر ہوتی ہے، بعض گنجے کی، بعض میں صورت نظر آتی ہے تو عجیب و غریب۔ پہلی مثال انسانِ کامل بالذات کی، اور دوسری مثال انسانِ کامل بالعرض کی، تیسری قسم کی تصویریں سب ناقص ہیں۔ آخر وہ انسانِ کامل بالذات کون ہے؟
یہ حقیقت میں صرف ذاتِ سامی صفات حبیبِ خدا محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم پر صادق آتے ہیں۔ یعنی انسانِ کامل بالذات صرف حضرت ہیں، مقصدِ خلقِ جہاں صلی اللہ علیہ وسلم۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۰)
تجلیِ اعظم کی تفصیل ساری دنیا میں ہونے والے تجلیات ہیں۔
تجلّی دو قسم کی ہے: ایک موقت، ایک غیر موقت۔ غیر موقت تجلیِ اعظم حقیقتِ محمدی ہے۔ ایک ایک زمانے میں ایک ایک پیغمبر یا قطب پر موقت تجلی ہوتی ہے۔ مگر یہ موقت تجلیات ہیں تو سب حقیقتِ محمدی ہی کی تفصیل جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر تھی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پہلے کے کاملین پر موقت تجلی ہوئی۔ آپ تجلیِ اعظم کا موقتی مظہر پیغمبر تھے، اور آپ کے بعد غوث تجلیِ اعظم کے مظہر ہوتے ہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۳)
انسانِ کامل بالعرض ہر زمانے میں رسولِ خدا محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کے پرتو سے آپ کی حقیقت کا خلیفہ و قائم مقام رہا ہے اور رہے گا۔ جب انسانِ کامل حاملِ عالمِ شہادت میں باقی نہ رہے گا جو محلِ نظرِ الٰہی ہے، تو قیامتِ کبریٰ برپا ہو جائے گی۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۱-۵۲)
نظامِ ظاہر باطن کا پرتو ہے۔ یہ دنیا نمونہ ہے آخرت کا۔ تمام عالم پر جو پھیل گیا وہ قطب ہوتا ہے جسے غوث کہتے ہیں۔ چھوٹے بڑے حصے کے لیے قطب ہوتا ہے۔ ہر زمانے میں ایک قطبِ اعظم ہوتا ہے، اُسے غوث کہتے ہیں، صاحبِ تکوین۔ اس کے تحت دو قطب عالمِ علوی و سفلی کے، اور چار اوتاد اور سات ابدال ہوتے ہیں۔ ہر شہر میں ایک قطب ہوتا ہے۔ بعض اولیاء افراد ہوتے ہیں، جو اقطاب کے زیرِ اثر نہیں رہتے۔ کافروں کی حمایت کے لئے بھی قطب مامور ہوتا ہے، اور وہ مسلمانوں میں سے ہی ہوتا ہے۔
جب چنگیز خان کی فوج بغداد پر حملہ آور ہوئی، حضرت شیخ فرید الدین عطار نے...
کٹورا اوندھا دیا۔ اب کیا تھا، ادھر چنگیزی فوج بھٹکنے لگی۔ اُسے بغداد میں داخل ہونے کا راستہ نہ مل سکا۔ خواجہ خضر آئے اور کہا: الٹ دو! سیدھا کر دو یہ کٹورا، ان کے ہاتھ میں چنگیز خان کا جھنڈا تھا۔ فرید الدین عطار کو کٹورا سیدھا کرنا پڑا۔ ہر ملک ہر قوم کی حمایت میں ایک قطب ہوتا ہے اور یہ سب قطبِ اعظم یا غوث کے تحت ہوتے ہیں۔ وہ شہنشاہ ہوتا ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۳)
اللہ سے لے کر سب کو دینے والی ذات ذاتِ محمدی ہے۔ کوئی مانے نہ مانے میں تو یہی کہوں گا: محمد کا دیا ہوا لیتا ہوں، ان کے ہاتھ سے دیا ہوا کھاتا ہوں، غرض کہ مجھے جو کچھ ملتا ہے اُن کے ہاتھ سے ملتا ہے کیونکہ وہی تقسیم کرنے والے ہیں (”اللَّهُ مُعْطِي وَأَنَا قَاسِمٌ“)۔ مگر نادان نہیں سمجھتا اور ذی فہم سمجھتا ہے۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۳)
یہ جتنے اولیاء ہیں، سب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی تصویر کا عکس ہیں۔ اُن میں کچھ چھوٹے ہیں کچھ بڑے ہیں۔ کوئی ولی ہے، کوئی سید الاولیاء ہے۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۵)
کیا ہر شخص بادشاہ سے براہِ راست احکام حاصل کر سکتا ہے؟ ہرگز نہیں۔ درمیان میں ایسے شخص کی ضرورت ہوتی ہے جس کو بادشاہ سے قربت ہو۔ اسی طرح پیغمبروں کو خدا کی قربت، بندوں کی صحبت رہتی ہے۔
جہتِ قربِ الٰہی سے اخذِ وحی کرتے ہیں اور جہتِ صحبت و معیت سے بندوں کو تبلیغ کرتے ہیں۔
پیغمبر یا رسول وہ عالی فطرت انسان ہے جو وحیِ الٰہی سے ممتاز ہوتا ہے۔ پیغمبر بے خطا، بے گناہ، معصوم، صادق اور امین ہوتا ہے اور تبلیغِ الٰہی کی ذمہ داری اس پر قائم ہوتی ہے، تاکہ اس کی دعوت اور اس کی تبلیغ و قبول میں سہولت و تقویت ہو۔ خدائے تعالیٰ اس کو معجزات عطا فرماتا ہے۔
کیا فرق ہے رسول و نبی میں؟ رسول صاحبِ شریعتِ تازہ ہوتا ہے، اور نبی تابعِ رسول مگر ہوتا صاحبِ وحیِ الٰہی۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۰)
نبی: اس لفظ کے لغوی معنی خبر دینے والے یا خبر رکھنے والے کے ہیں۔ اس معنی کے لحاظ سے ہر قاصد، ہر عالم، ہر مجتہد حتیٰ کہ ہر استدراج والا جیسے سَطِیح و مسیلمہ وغیرہ جس کو قبل از وقت کچھ نہ کچھ معلوم ہو جائے لغوی نبی ہے۔ بنا بریں عیسیٰ علیہ السلام کی والدہ بی بی مریم، دوسرے اولیاء صاحبِ الہام سب نبی کہلا سکتے ہیں، اور جب نبی کے معنی خبر رکھنے والے کے ہیں تو جانوروں کو بھی کچھ نہ کچھ القا ہوتا ہے۔ غرض کہ نبی کا لغوی مفہوم بہت وسیع ہے۔
دوسرے ”نبی“ کے شرعی اور اصطلاحی معنی یہ ہیں کہ نبی خدا کا وہ معصوم بندہ ہے جو صاحبِ وحی ہے۔ اس شرعی معنی کے لحاظ سے معصوم صاحبِ وحی کے سوائے کوئی نبی نہیں۔
ایک لفظ کے دو معنیٰ ہونے کی وجہ سے لوگ اس طرح مغالطہ دیتے ہیں کہ ابتداءً لغوی معنی کے لحاظ سے اپنے کو نبی کہتے ہیں۔ لوگ اس کو گوارا کر لیں تو پھر وہ اپنے کو بروزی نبی کہتے ہیں، پھر دعوے میں ترقی کرتے ہیں تو اصطلاحی نبی بن بیٹھتے ہیں، حتیٰ کہ انبیاء سے بھی افضلیت کا دعویٰ کرتے ہیں۔ اور ان مسلمانوں کو جو اُن کے دعاوی تسلیم نہیں کرتے کافر کہتے ہیں، حالانکہ ایسے دعاوی کی وجہ سے خود کوہِ کفر پہ چڑھتے چلے جاتے ہیں۔
(تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۳-۲۴)
دو چار پیشین گوئیاں کر دیتے ہیں، جو صحیح نہیں اترتیں ان کی تاویل کرتے ہیں۔ بات بنانے میں بڑے ماہر رہتے ہیں۔ جاہل چکر میں آ جاتے ہیں، کذابوں کو بھی مان لیتے ہیں۔ لاکھ اُن سے کہا جائے: ”أَلَا إِنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي“ آیا ہے، ”لَوْ كَانَ بَعْدِي نَبِيٌّ“ آیا ہے تو وہ نہیں مانتے۔ کذب و جھوٹ کا ایسا سحر ہو گیا ہے کہ اب وہ حق و باطل میں تمیز نہیں کر سکتے۔ انسان کے دل میں ایک بات اتر جائے پھر ٹل نہیں سکتی۔
اسی طرح وحی کے معنی اشارہ کرنے، الہام کرنے کے بھی ہیں، جیسے ”أَوْحَىٰ رَبُّكَ إِلَى النَّحْلِ“ اور ”وَأَوْحَيْنَا إِلَىٰ أُمِّ مُوسَىٰ“۔ وحی کے اصطلاحی معنیٰ اللہ تعالیٰ کا پیغمبر کو بذریعہ جبرئیل احکام و تعلیمات دینا ہے۔ مذہبی ڈاکو مشترک لفظ کہہ کہہ کر مغالطہ دیتے ہیں۔ دعویٰ ایک چیز کا کرتے ہیں، ایک معنیٰ کے لحاظ سے کرتے ہیں اور ثبوت دیتے ہیں تو ایک دوسرے معنیٰ کے لحاظ سے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۳)
بروز کی تحقیق یہ ہے کہ اولیاء کی فطرت کسی خاص نبی کی فطرت سے مشابہ ہوتی ہے۔ اولیائے کرام کو انبیاءِ عظام کے کمالات کی سیر کروائی جاتی ہے اور اولیاء انبیاء کے رنگ میں رنگے جاتے ہیں، یا یوں کہو کہ انبیاء کے کمالات کا پرتو ان پر پڑتا ہے، یا یوں کہو کہ صفاتِ خاصہ اُن میں ظہور و بروز کرتی ہیں۔ مگر ہر ولی اپنی فطری مناسبت کے اصلی مقام پر رہتا ہے۔ مثلاً حمیّتِ دین والا ولی نوحی المشرب یا تحتِ قدمِ نوح یا مظہرِ نوح یا بروزِ نوح کہلاتا ہے؛ اور رضا و تسلیم والا ابراہیمی المشرب؛ اور عشق و محبت و تجلیاتِ صفات والا موسوی المشرب؛ اور وحدت و فنائیت والا عیسوی المشرب؛ اور جامعیت و عبدیت والا جو سب کو جامع ہے محمدی المشرب کہلاتا ہے۔
بعض دفعہ کہہ دیتے ہیں کہ فلاں ولی میں فلاں نبی کا بروز ہوا ہے، جیسے قمر میں شمس کا بروز ہوتا ہے۔ الغرض نبی اصل اور ولی اس کی نقل ہوتے ہیں۔ اور انبیاء کی اصل حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہٖ وسلم ہیں۔ کوئی صحابی، کوئی ولی کسی نبی سے بڑھ نہیں سکتا۔ لہذا کسی صحابی یا ولی کو نبی پر ترجیح دینا کفر ہے۔ آپ کے برابر سمجھنا بھی کفر ہے۔ انبیاء کی تحقیر بھی کفر ہے۔ اولیاء اللہ کو برا بھلا کہنا حق تعالیٰ کے اعلانِ جنگ کے لیے تیار ہونا ہے۔ اللّٰهم احفظنا من كل بلاء۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۴)
رسول صاحبِ کتاب یا صحیفہ، مہبطِ جبرئیلِ امین ہے، صاحبِ معجزات ہوتا ہے۔ نبی کے پاس صاحبِ تبلیغ و صاحبِ امت ہونا بھی ضرور نہیں۔ نبی کا لفظ رسول سے عام ہے، کیونکہ نبی کو صاحبِ کتاب ہونا ضرور نہیں۔
حدیث میں وارد ہوا ہے: ”الْعُلَمَاءُ وَرَثَةُ الْأَنْبِيَاءِ“ (علماء انبیاء کے وارث ہیں)۔ جب تبلیغ بند ہے، ولی صاحبِ تبلیغ نہیں ہے تو اس کو وراثت میں کیا ملا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ جہاں ولی کے کمالات تابعِ نبی ہیں وہاں اجتہاد کی صورت میں تبلیغ بھی وراثت میں ملی ہے۔ جہاں کسی مسئلے میں قرآن و حدیث میں کوئی حکم یا نص نہ پائے گا، اجتہاد کرے گا۔ قرآن و حدیث کی اتباع میں حکم دے گا۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۳)
ولی: قریب، آقا، چچا زاد بھائی، مددگار، کارساز، دوست، محبوب و محب، پشت پناہ۔ ”ولی“ اللہ کی صفت بھی ہے اور مخلوق کی بھی، لہذا ولایت ہمیشہ رہنے والی چیز ہے، کیونکہ اللہ ابدی ہے تو ولایت بھی ابدی ہے۔ اللہ کل کا ولی ہے، آقا ہے سب کا، کافر ہو یا مسلمان۔ اللہ ایمانداروں کا ولی ہے دوست ہے، محبوب بھی ہے اور محب بھی۔ سید عبدالقادر جیلانی و خواجہ معین الدین چشتی ولی ہیں، صاحبِ قربِ الٰہی ہیں، اللہ کے محبوب و محب ہیں۔
نبی و رسول جانبِ قربِ حق سے لیتے ہیں اور جانبِ قربِ مخلوق سے دیتے ہیں یعنی تبلیغ کرتے ہیں۔ خدا سے سنتے ہیں اور بندوں کو سناتے ہیں۔ (التمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۳۴-۲۳۵)
بعض اہل بدعت، ولی کے معنیٰ اولیٰ بالتصرف کے لیتے ہیں، اور...
...سمجھتے ہیں کہ وہ جو چاہیں کریں، جس امر کو چاہیں حلال کریں جس کو چاہیں حرام کر دیں۔ دینِ محمدی ناقابلِ فسخ ہے۔ حلال و حرام کا حکم اللہ دیتا ہے، پیغمبر اس کے معلم ہیں۔ حلال و حرام کے سوا جو چیزیں یا احکام ہیں وہ قابلِ اجتہاد ہیں۔ اجتہاد سے جو چیز معلوم ہو وہ ظنی، غیر قطعی ہے، البتہ قطعی کے انکار سے کفر لازم آتا ہے اور ظنی کے انکار سے کفر لازم نہیں آتا۔ غرض کہ محلل و محرم اللہ تعالیٰ ہے، نہ رسول نہ امام۔ محرم و محلل کے معنی حکم دینے کے ہیں، نہ رسول نہ امام۔ لہذا ولی، پیغمبر و امام احکامِ الٰہی کے معروف معلم ہیں۔
رسول و مرسل کے معنی لغت میں فرستادہ اور قاصد کے ہیں۔ اصطلاحِ شرع میں نبی باکتاب کے ہیں۔ بعض دفعہ اہلِ تصوف جانبِ قربِ الٰہی کو ولایت اور جانبِ تعلقِ امت کو رسالت کہتے ہیں۔ لہذا ہر نبی یا رسول میں دو جانب ہوتے ہیں: جانبِ اخذ و جانبِ تبلیغ۔ جانبِ تبلیغ تا حیاتِ دنیا رہتی ہے اور جانبِ قربِ حق دائمی ہے۔ لہذا نبی کی جانبِ قرب، نبی کی جانبِ تبلیغ سے اعلیٰ ہے۔ یہ معنی ہیں ”الْوَلَايَةُ أَفْضَلُ مِنَ النُّبُوَّةِ“ کے۔ اس کے معنی ہرگز یہ نہیں ہیں کہ پیغمبر کی رسالت سے ولیِ تابع کی ولایت افضل ہے۔ پیغمبر کے کمالات ذاتی ہوتے ہیں، ولیِ تابع کے کمالات بالعرض، متوسط پرتو کمالاتِ نبیِ متبوع۔
یہ بھی یاد رکھو کہ کبھی ولی کہتے ہیں اور اس سے مراد انبیاء و دیگر مقربین لیتے ہیں۔ اُس وقت ولی کا لفظ نبی سے عام ہوتا ہے۔ کبھی ولی کا لفظ کہتے ہیں نبی کے ساتھ، مثلاً انبیاء و اولیاء، تو اس وقت ولی کا لفظ اصحاب، ائمہ، ہدیٰ و دیگر مقربین پر اطلاق کیا جاتا ہے۔
بعض دفعہ اولیاء کا لفظ اصحاب و ائمہ کے مقابل کہا جاتا ہے، اس وقت اس لفظ سے انبیاء و اصحاب و ائمہ نکل جاتے ہیں۔
ایک اور لفظ ہے جو بحث طلب ہے اور وہ لفظ ”خاتم“ ہے۔
خاتم الانبیاء: وہ لفظ خاتم ہے۔ خاتم بفتحِ تاء مہر جس سے کسی شئے کو ختم اور تمام کرتے ہیں۔ جب مہر کر دی جاتی ہے تو اس کے بعد کوئی عبارت نہ داخل ہو سکتی ہے نہ خارج۔ ”خاتِم“ بکسرِ تاء ختم کرنے والا، تمام کرنے والا۔
شرع میں خاتم اور خاتِم کے لفظ جب مستعمل ہوتے ہیں تو آخر ہی کے معنی ہوتے ہیں، جس کے بعد پھر کوئی نہ ہو۔ بعد کو بعض حضرات نے بطورِ اعتبار کے خاتم کے معنی اعلیٰ و ارفع لئے، جس کے مرتبے میں کوئی اس کا ہمسر نہ ہو۔ قرآن شریف میں یا حدیث شریف میں خاتم کے معنی محض اعلیٰ کے لینا قطعاً درست نہیں کیونکہ اس زمانے کے محاورے کے خلاف ہیں، بلکہ اس کے معنیٰ ہیں آخر کے، جس کے بعد نہ اعلیٰ، نہ مساوی، نہ ادنیٰ کوئی نہیں۔ اعتبار کے طور پہ، اصطلاحِ جدید کے طور پر خاتم کے معنی اعلیٰ لیں تو دوسری بات ہے، مگر اس اصطلاح پر احکامِ شرعی مرتب نہیں ہوتے۔ بس واضح ہو گیا کہ خاتم الانبیاء کے معنی کیا ہیں۔ عرفِ زمانہِ رسالت میں خاتم الانبیاء سے مراد وہ نبی ہے جس کے بعد کوئی نبی نہ ہوگا، ہاں اگر کوئی پہلے سے نبی ہو تو ہو، کوئی جدید نبی نہ ہو۔ پس خاتم الانبیاء حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم زبانِ شرع و محاورہِ زمانہِ رسالت کے لحاظ سے آخر الانبیاء ہیں۔ اور جدید اصطلاح کے اعتبار سے افضل الانبیاء ہیں۔
اب خاتم الاولیاء کو لیجئے: اول تو قرآن و حدیث میں لفظِ خاتم الاولیاء کی کوئی سند نہیں۔ اور اگر خاتم الانبیاء پر قیاس کر کے خاتم الاولیاء کے معنی پیدا کئے جائیں تو خاتم الاولیاء بمعنی آخر الاولیاء: وہ ولی جس کے بعد کوئی ولی نہ ہو۔ یہ لفظ اس شخص پر صادق آئے گا جو قریبِ قیامت میں ہوگا اور اس کے بعد کوئی ولی نہ ہوگا۔ اور اصطلاحِ جدید کے لحاظ سے اعلیٰ درجہ کا ولی و مقربِ الٰہی مراد لیجیے تو اس کا مصداق صرف صاحبِ مقامِ محمود، حبیبِ خدا ہیں، کیونکہ ان سے زائد خدائے تعالیٰ کا کوئی مقرب نہیں۔ ان محاورات و اصطلاحات کے نہ سمجھنے اور بات سے بات ملانے میں حیرت و پریشانی لاحق ہوتی ہے اور اختلافات پیدا ہوتے ہیں، گمراہی کی نوبت آتی ہے۔ (التمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۵ تا ۲۶)
ولایت اور رسالت میں کونسی چیز دائمی و ابدی ہے؟ اس کا جواب یہ ہے، جیسا کہ گزرا، ”ولی“ اللہ تعالیٰ کی صفت بھی ہے، نبی یا رسول اللہ تعالیٰ کی صفت نہیں ہے۔ لہذا ولایت ابدی اور ہمیشہ باقی رہتی ہے اور رسالت منقطع و ختم ہو جاتی ہے۔ رسالت کب تک باقی رہتی ہے؟ بعض کہتے ہیں دار التکالیف والعمل یعنی دنیا ختم ہوتے ہی نہ تکلیف رہتی ہے نہ اوامر و نواہی کا سلسلہ ہی باقی رہتا ہے، لہذا رسالت بھی ختم ہو جاتی ہے۔
اور بعض کہتے ہیں کہ بروزِ قیامت بچوں کو، مجنونوں کو، اہل فترت کو یعنی ان لوگوں کو جن کو رسالت کے احکام نہیں پہنچے اور ایسے زمانے میں تھے کہ پیغمبروں کی تعلیم باقی نہ تھی، ان میں سے ایک رسول بنا دیا جائے گا۔ وہ دوزخ میں گرنے کا حکم دے گا، جو گرے گا وہ نجات پا جائے گا اور دوزخ ان پر سرد ہو جائے گی، اور جو اُن کے رسول کی اطاعت نہ کریں گے، دوزخ میں نہ گریں گے، وہ مستحقِ عذاب ہوں گے، زبردستی دوزخ میں ڈالے جائیں گے۔ اس کے بعد سلسلہِ تبلیغ ختم ہوگا۔
ولایت چونکہ قربِ الٰہی کا نام ہے، وہ بر قرار رہے گی اور معرفتِ الٰہی کے لیے وہ باقی رہے گی۔ تجلیاتِ حقہ کی انتہا نہیں تو معرفت کی بھی انتہا نہیں۔
ولایت کا مرتبہ بڑا ہے یا رسالت کا؟ قربِ الٰہی کا مرتبہ زیادہ ہے یا تبلیغ کا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ رسول کی جانبِ قربِ الٰہی جانبِ تبلیغ باللہ سے افضل ہے، نہ کہ ولایتِ ولیِ تابع، رسالتِ رسولِ متبوع سے افضل ہے۔ رسولِ متبوع ہمیشہ اپنے تابع سے افضل ہی رہے گا۔ یہ ہیں معنیٰ ”الْوَلَايَةُ أَفْضَلُ مِنَ النُّبُوَّةِ“ کے یعنی ولایتِ نبی، نبوتِ نبی سے افضل ہے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۱۳)
کیا فرق ہے ولی، نبی، رسول اور خاتم النبیین میں؟
ولی خدا کا وہ مقبول بندہ ہے جو پیغمبر کی زیرِ نگرانی اچھے کام کرتا ہے۔ پیغمبر کی اس قدر اتباع کرتا ہے کہ ”اگر من گویم زِ من توئی مقصودم“ کی نوبت آ جاتی ہے۔
نبی صاحبِ وحی ہوتا ہے اور رسول صاحبِ وحی و کتاب ہوتا ہے۔ اور خاتم النبیین وہ ہے جس پر تمام کمالات کی انتہا ہے۔ آج کل نبوتوں کا بڑا زور ہے، گھر گھر پیغمبر ہے، روحانیت نام کو نہیں، کمال کا پتہ نہیں اور دعویٰ ہے پیغمبری کا! ذرا قرآن شریف پڑھو، خاتم النبیین کس کے لئے آیا ہے؟ ”وَلَٰكِنْ رَسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ“ کس کے لئے آیا ہے؟ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”الْيَوْمَ أَكْمَلْتُ لَكُمْ دِينَكُمْ وَأَتْمَمْتُ عَلَيْكُمْ نِعْمَتِي“، آج دین کامل ہو چکا، پوری نعمت مل چکی۔ کس طرح؟ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ذریعہ۔ اب جتنے نبوت کے دعوے کرنے والے ہیں وہ نبی نہیں متنبی ہیں، جھوٹا دعویٰ کرنے والے ہیں۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۲۴۲)
کیا فرق ہے مصلحِ قوم اور پیغمبر میں؟
مصلحِ قوم صاحبِ عقل ہوتا ہے اور پیغمبر صاحبِ وحی۔ مصلح کے مدِ نظر خیرِ دنیوی ہوتا ہے، اور خدائے تعالیٰ پیغمبر کے توسط سے خیرِ دارین اور بہبودیِ دنیا و آخرت اور صلاح و فلاحِ قوم کی درستی عطا فرماتا ہے۔
کیا فرق ہے نبی اور ولی میں؟
نبی صاحبِ وحی ہوتا ہے جو قطعی اور یقینی امر ہے، اور ولی صاحبِ الہام ہوتا ہے جس کا قطعی اور یقینی ہونا دوسروں پر ضروری نہیں۔ وحی دوسروں پر حجت ہے اور الہام دوسروں پر حجت نہیں۔ انکارِ وحی کفر ہے، انکارِ الہام کفر نہیں۔ نبی تحدی و دعویٰ کرتا ہے کہ میں نبی ہوں، ولی کو دعویِٰ ولایت ضرور نہیں۔
کیا فرق ہے نبی اور ساحر میں؟
نبی اور ساحر دونوں سے خوارقِ عادات نمایاں ہوتے ہیں، پھر ان میں مابہ الامتیاز کیا شئے ہے؟ نبی صفاتِ طیبہ و فضائل خصائل سے آراستہ ہوتے ہیں۔ امت کی فلاحِ دارین کے سوا ان کی ذاتی غرض کچھ نہیں ہوتی: ”فَلَعَلَّكَ بَاخِعٌ نَفْسَكَ عَلَىٰ آثَارِهِمْ إِنْ لَمْ يُؤْمِنُوا بِهَٰذَا الْحَدِيثِ أَسَفًا“ (سورہ کہف)۔ نبی و رسول مامور من اللہ ہوتے ہیں۔ نسبتِ الی اللہ ان کے روئے تاباں سے ظاہر ہوتی ہے: ”مَا هَٰذَا بِوَجْهِ كَذَّابٍ“، دشمن بھی ان کو امین سمجھتے ہیں۔ اظہارِ معجزے میں نبی کے فعل کو دخل نہیں، معجزہ خدائے تعالیٰ کا کام اور اس کی قدرت کا کرشمہ ہے۔ بخلاف ساحر کے کہ اُس کا مقصد اپنی ذاتی غرض رہتی ہے، قوم کی فلاح و صلاح سے اُس کو کوئی غرض نہیں، خدا سے اس کو کیا مطلب، آخرت سے کیا سروکار۔ اکثر سحر سے لوگوں کے سامنے ایک قسم کا تخیل پیدا ہوتا ہے...
...کا تخیل پیدا ہوتا ہے اور نفس الامر میں شئے اپنی حالتِ اصلی پر باقی رہتی ہے، معجزے سے نفیس شئے بدل جاتی ہے۔ ”فَإِذَا حِبَالُهُمْ وَعِصِيُّهُمْ يُخَيَّلُ إِلَيْهِ مِنْ سِحْرِهِمْ أَنَّهَا تَسْعَىٰ“، دیکھو یہاں تخیل اثرِ سحر ہے۔ اور ”وَأَلْقَىٰ مُوسَىٰ عَصَاهُ فَإِذَا هِيَ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ“، دیکھو یہاں معجزے سے انقلابِ حقیقت ہے۔ نصرت، نفس الامر میں واقع ہوتی ہے۔ غرض کہ چند چیزوں کے مجموعہ اور قرائن سے معلوم ہوتا ہے کہ نبی ہے یا ساحر ہے۔
کیا فرق ہے سحر، معجزے، کرامت، عمل، ہپناٹزم، استدراج اور ارہاص میں؟
ہیپناٹزم اپنی نفسیاتی قوت سے کام لینے کا نام ہے۔ انسان میں اللہ تعالیٰ نے چند قوتیں دی ہیں، ان کو ترقی دے کر ان کے اثر سے کام لیں تو یہ ہپناٹزم ہے۔
بعض لوگ اپنی نفسیاتی قوتوں کے بجائے اسمائے الٰہیہ کی زکوٰۃ دے کر ان سے اپنی نسبت کو قوی کرتے ہیں، اور ان کے اثر سے کام لیتے ہیں، یا ارواحِ طیبہ سے تعلق پیدا کر کے کام لیتے ہیں، یہ ”عملیات“ ہیں۔
سحر میں ارواحِ خبیثہ یا ارواحِ نباتات یا ارواحِ جمادات سے مدد لینا یا خود اپنی باطنی قوتوں کو ترقی دینا ہوتا ہے۔ وہم و خیال ایک زبردست قوت ہے، اس کو ایک نقطہ پر قائم رکھنا اور...
...ترقی دینے سے بڑے بڑے عجائب رونما ہوتے ہیں، عجیب و غریب تماشے نظر آتے ہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۳)
بعض لوگ نہ اپنی ذاتی قوتوں کو ترقی دیتے ہیں نہ اسمائے الٰہیہ و ارواحِ طیبہ سے کام لیتے ہیں، بلکہ ان پر اللہ تعالیٰ کی اپنی عنایتِ خاصہ ہوتی ہے۔ اُن کے اعزاز کے اظہار کے لئے اُن سے غیر معمولی کام ظاہر فرماتا ہے تاکہ لوگ اُن کو پہچانیں۔ یہ ”کرامت“ ہے۔ کرامت میں ارادہ نہیں ہوتا، اپنے ارادہ کو دخل ہو تو وہ کرامت نہیں عمل ہے۔ بعض لوگ مقبول الدعا ہوتے ہیں، اللہ تعالیٰ ان کی ہر بات سن لیتا ہے، یہ بھی کرامت ہے۔ بعض مقبول بندے کسی بات پر اڑ جاتے ہیں اور خدا سے ضد کرتے ہیں کہ ایسا ہی ہو، یہ بھی داخلِ کرامت ہے اس لئے کہ اُن کا اڑ جانا تو ایک قسم کی دعا ہے لیکن اس دعا کو سن لینا یا نہ سننا خدا کا کام ہے۔ جب اُس نے سن لیا تو یہ بھی کرامت ہے۔ اصل یہ ہے کہ جو غیر معمولی کام بندہ کی توجہ یا ذاتی قوتوں کے بغیر ہو اور اس بندے کی تکریم کرنے کے لئے ہو تو وہ ”کرامت“ ہے۔
سحر بھی ہیپناٹزم کی ایک صورت ہے۔ ناجائز ذرائع سے خرقِ عادت پیدا کیا جائے یا جائز ذرائع سے ناجائز مقاصد کے لئے غیر معمولی کام کیا جائے تو یہ سحر ہے۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۷-۲۸)
جس طرح نبی کے فعل کو معجزے میں کوئی دخل نہیں، اسی طرح کرامت میں ولی کے فعل کو کوئی دخل نہیں۔
کرامت میں ولی کے فعل کو کوئی دخل نہیں۔
طے الارض یعنی تھوڑی مدت میں بڑا فاصلہ طے کرنا، اشراف علی الخاطر یعنی دلوں کے خطرے کہہ دینا، کچھ ماضی کچھ مستقبل کے واقعات کا بیان کر دینا، تنویم، قوتِ ارادی، دل کی توجہ سے کسی کو بے ہوش کر دینا، یہ سب ریاضتِ نفس اور کشفِ کونی کا نتیجہ ہے۔ یہ تو ہپناٹزم اور مسمریزم والے بھی کرتے ہیں، ان امور کو ولایت و قربِ الٰہی سے کیا تعلق! اگر کوئی چیز بندے کی تکریم کے لئے خدائے تعالیٰ کی طرف سے ظاہر ہو تو ”هَٰذَا مِنْ فَضْلِ رَبِّي“۔
ریاضتِ بدنی کی مشق بڑھا کر نٹ اور سرکس والے عجیب و غریب کرتب دکھاتے ہیں۔ اسی طرح یہ نفسانی سرکس یا پہلوان اپنی نفسانی قوتوں کو بڑھا کر ان کے کمالات دکھاتے ہیں، مگر اس کو خدا رسی سے کوئی علاقہ کوئی ربط نہیں۔
ڈاکٹر سنڈو اپنے مذہب کے اثبات میں اپنی شہہ زوری کے کرتب دکھائے اور ایک بہت بڑے پتھر کو سینے پر اٹھا لے، یا رامامورتی ہندو مذہب کے اثبات میں یہ پیش کرے کہ وہ طاقت کے کرتب دکھاتا ہے، تو کیا یہ درست ہے؟
ایک یہودی اپنے مذہب کی تائید میں کہتا ہے کہ مسلمانوں کے پاس کیا دھرا ہے، مفلس و قلاش ہیں، اسلام حق ہوتا تو وہ یوں بدحال نہ ہوتے؛ دیکھو میں یہودی ہوں، خدا نے مجھے اتنی دولت دے رکھی ہے، تو کیا اُن کے تمام دعاوی باطلہ صحیح ہو جائیں گے؟
پاس کچھ بھی نہیں ہے۔ دولِ یورپ عیسائی مذہب کی حقانیت پر استدلال کرتے ہیں کہ عیسائی مذہب حق نہ ہوتا تو دنیا کے ہم مالک نہ ہوتے، تمام اقوام ہمارے سامنے سرنگوں نہ ہوتیں، ہم نے ایشیاء، افریقہ، امریکہ کے باشندوں کو اپنا غلام بنا لیا ہے، ان کے دیوتاؤں کی طاقت ہماری مخالفت میں ایک نہیں چلتی، لاکھ ہماری مخالفت کریں کوئی کچھ نہیں کر سکتا۔ اسی طرح نیچر پرست یا ناخدا شناس بھی کہتے ہیں کہ بخت نصر نے اور بت پرست بادشاہوں نے یہودیوں کے ساتھ کیا سلوک کیا، اور دشمنوں نے حضرت یحییٰ علیہ السلام، زکریا علیہ السلام، حضرت عیسیٰ علیہ السلام پر کیا کیا مظالم نہیں توڑے؟
”وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ“، اور گردش دیا زمانہ ہے۔ ہم اس کو باری باری لوگوں کے درمیان گردش دیتے ہیں۔ دنیا محلِ ابتلا ہے۔ ”نَحْنُ مَعَاشِرَ الْأَنْبِيَاءِ أَشَدُّ النَّاسِ بَلَاءً ثُمَّ الْأَمْثَلُ فَالْأَمْثَلُ“ (ہم گروہِ انبیاء سب سے زیادہ مصائب اٹھاتے ہیں، پھر وہ جو ان کے مشابہ ہوں)۔
یہ دنیا و ما فیہا معیارِ عزت ہی نہیں۔ ”قُلْ لِلَّهِ الْعِزَّةُ وَلِرَسُولِهِ وَلِلْمُؤْمِنِينَ“، علمِ حق، عبودیت، معیارِ کمال ہے۔ اسپرچولسٹ اور مسمریزم والے ہزارہا شعبدے دکھاتے ہیں، تو کیا اُن کے تمام دعاوی باطلہ صحیح ہو جائیں گے؟ کیا وہ ولی یا نبی ہوں گے؟
توبہ توبہ! یہ سب کھیل تماشے ہیں، لہو و لعب ہیں۔ ان کو خدا طلبی، خدا پرستی سے کیا واسطہ کیا تعلق۔ یہ سارے شیطان کے دھوکے ہیں: ”فَلَا يَغُرَّنَّكُمُ بِاللَّهِ الْغَرُورُ“ (نہ دھوکا دے تم کو اللہ کے بارے میں شیطان)۔ آئندہ دجال سے سابقہ پڑنے والا ہے۔ ایسے ضعیف الایمان لوگوں کا حشر اس وقت معلوم نہیں کیا ہوگا؟
عملیات پڑھ کر اشغالِ مقیدہ کر کے کسی کو کچھ نفع یا نقصان پہنچا دیا، یا کسی کو اسمِ الٰہی پڑھ کر مار ڈالا تو قطعاً یقیناً یہ بھی قتلِ نفس ہے۔ ایک شیر خوار بچے کو ایک بہت بڑی تختی کے سنگین قرآن مجید سے مار مار کر قتل کر ڈالا تو کیا قرآن شریف کا واسطہ قتل ہونا عذر ہو سکتا ہے؟ ہرگز نہیں، ہرگز نہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۵۳)
بعض دفعہ غیر مسلم ریاضت کرنے اور روحانی کام کرنے والے سے بھی اللہ تعالیٰ چند خلافِ عادت آثار کو نمایاں کرتا ہے، اُسے اپنی سرکشی اور طغیان ہی میں امداد دیتا ہے۔ اس میں اس بندہ کا عمل اور توجہ کو دخل نہیں ہوتا، اسے ”استدراج“ کہتے ہیں۔
پیغمبر کے آنے سے پہلے اللہ تعالیٰ بہت سے تمہیدی خوارقِ عادات جاری فرماتا ہے۔ جیسے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے مبعوث ہونے سے پہلے ایک مشہور ندی سوکھ گئی، سینکڑوں سال سے جلنے والے آتش کدہ کی آگ بجھ گئی، نوشیروان کے محل کے کنگرے ٹوٹ کر گر گئے۔ اس کو ”ارہاص“ کہتے ہیں۔ (تفہیماتِ صدیقی ص ۲۸)
یہ بھی یاد رکھو کہ خدا کے دونوں ہاتھ کھلے ہیں۔ وہ کافر کو بھی دیتا ہے، مسلمان کو بھی دیتا ہے۔ یقین یقین سے لڑتا ہے۔ یہاں رسہ کشی ہے۔ تم کو پکا یقین ہوگا تو تم جیت جاؤ گے۔ کافر کو خود پر پورا بھروسا ہوگا اور تم دلمل یقین رکھو گے اور شک شبہ میں پڑے رہو گے تو کافر جیت جائے گا۔ نام خدا کا لیتے ہو اور دل میں سمجھتے ہو کہ اس کا فائدہ ہوتا ہے یا نہیں؟ ایسا بھی ایمان کام نہیں آتا، نہ اس پر کچھ آثار مرتب ہوتے ہیں۔
بعض نادانوں کو کہتے سنا کہ سفلی عمل کا اثر جلد ہوتا ہے اور علوی عمل کا اثر نہیں ہوتا۔ ایسا سمجھنا عدمِ اعتماد علی اللہ پر دلالت کرتا ہے۔ قرآن شریف میں ہے: ”وَكَانَ حَقًّا عَلَيْنَا نَصْرُ الْمُؤْمِنِينَ“ (اور ہم پر لازم تھا ایمان والوں کی مدد کرنا)، مگر کوئی پکا مسلمان بھی تو ہو! یہ مذبذبین ہیں: ”مُذَبْذَبِينَ بَيْنَ ذَٰلِكَ لَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ وَلَا إِلَىٰ هَٰؤُلَاءِ“ (وہ درمیان میں لٹک رہے ہیں، نہ اِدھر کے نہ اُدھر کے)۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۲۹-۳۰)
انسان کا یقین کتنے قسم کا ہوتا ہے؟
(۱) علم الیقین (۲) عین الیقین (۳) حق الیقین۔
سب جانتے ہیں کہ آگ جلانے والی چیز ہے، یہ بات یقینی ہے، یہ ”علم الیقین“ ہے۔
ایک شخص نے کسی کو جلتا ہوا دیکھا، کپڑوں کو آگ لگی، چیخنے چلانے لگا، آنکھوں سے دیکھ لیا کہ آگ نے جلایا، یہ ”عین الیقین“ ہے۔
اور خود جل گیا، جلنے کو محسوس کر لیا، یہ ”حق الیقین“ ہے۔
اگر چلنے کی حالت میں کپڑوں کے ساتھ اس کے جسم کے اجزاء مشتعل ہو گئے تو اسے بعض لوگ "حق الحق" کہتے ہیں۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۱۱)
افسوس اور ہزار افسوس لوگ کھیل تماشوں، نفس کے شعبدوں میں ایسے پھنس گئے ہیں کہ ان کو خبر تک نہیں کہ ہم کیوں پیدا کئے گئے ہیں ہمارا فرض کیا ہے۔ خدائے تعالیٰ نے ہم کو اپنی عبدیت کے لئے پیدا کیا -
توحید اسلام کا فرضِ اولین ہے۔ پھر توحید فی الارادہ ہے اور اپنے آپ کو تحتِ ارادۂ الہی کر دینا کدھر ہے۔ بندے ہو کر خدائی دعویٰ استغفر اللہ، ہائے ان مدعیانِ الوہیت کو بندگی کا مزہ نہیں ملا۔ ورنہ خدائی کا دعویٰ نہ کرتے۔
انسان میں جہاں جسمانی قوتیں پیدا کی گئی ہیں نفسانی و روحانی قوتیں بھی پیدا کی گئی ہیں۔ جسمانی قوت سے پتھر اٹھاتے ہیں۔ ایک پہلوان دوسرے پہلوان کو گرا دیتا ہے۔
روحانی قوتوں میں ایک قوتِ توجّہ یا قوتِ ارادی بھی ہے۔ اس کو "ول پور" (will Power) کہتے ہیں۔ اچھے بُرے سب میں یہ قوت ہوتی ہے صاحبِ ارادۂ قوی کے
گھور کر دیکھنے سے کمزوردل کا آدمی متاثر ہو جاتا ہے۔ مرعوب ہو جاتا ہے۔ اُس کے اعصاب بے کار ہو جاتے ہیں۔ بعض ساحرانہ اعمال قوّتِ ارادی سے حاصل ہوتے ہیں۔ اس قوّت کو ترقی دینے کے لئے خیال کی یکسوئی نہایت ضروری ہے۔ بار بار اپنی قوّتِ دلی کو استعمال کرتے ہیں۔ اور خیال کرتے ہیں کہ یہ کام ہو رہا ہے، ہو گیا۔ مثلاً ایک کٹورے میں پانی ڈالتے ہیں اُس میں ایک گلاب کا پھول چھوڑتے ہیں اور خیال کا زور لگاتے ہیں کہ پھول چکر کھا گیا۔ چند روز اس طرح اور دل لگانے سے واقعی پھول پھر جاتا ہے۔ کمزور عورتوں پر ول پور ڈالتے ہیں اور وہ بے ہوش ہو جاتی ہیں۔ بعض لوگ ارواحِ طیبہ سے مدد لیتے ہیں۔ بعض لوگ ارواحِ خبیثہ سے مدد لیتے ہیں۔ جتنے بڑے سے مدد لی جائیگی اور جس درجہ یقین سے مدد لی جائیگی اتنا ہی جلد اور قوی اثر ہوگا۔ بار بار ایسے اسماءِ الہی کو پڑھنا جو مقصود سے مناسبت رکھتے ہوں، ہمّت اور توجّہ کو قوّت بخشتا ہے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۱۷-۲۱۸)
شیر جب ہرن کو گھور کر دیکھتا ہے اور زور سے دھڑوکتا ہے تو ہرن چوکڑی بھول جاتا ہے۔ چوہے کو بلّی گھور کر دیکھتی ہے تو چوہا اچھلنا کودنا بھول جاتا ہے اس سے معلوم ہوتا ہے کہ جانوروں میں بھی ایک حد تک قوّتِ ارادی ہے اور انسان تو قوّتِ ارادی میں سب سے ممتاز ہے۔ ہر ایک انسان سے اُس کے خیال کا تموّج
آتا رہتا ہے جو اس تموج میں آ جاتا ہے تو وہ متاثر ہو جاتا ہے۔ اپنی قوتِ ارادی کو استعمال کرنے کا نام توجہ، تصرف، ہمت اور القا ہے۔ چاہو تو اسے مسمریزم، وِل پور کی قوّت کا نام دے سکتے ہو۔ زبردست قوتِ ارادی والے کے پاس اور اس کے دائرۂ اثر میں جو شخص آ جاتا ہے وہ اپنے خیالات کو چھوڑ کر زبردست قوّت والے کے زیرِ اثر ہو جاتا ہے۔ ایک کنکر پانی میں ڈالنے سے ایک دائرہ پیدا ہوتا ہے اور ایک بڑا پتھر پانی میں پھینکو تو ایک بڑا دائرہ پیدا ہوگا اور کنکر کا دائرہ پتھر کے دائرہ میں مضمحل ہو جائے گا اس لئے کہا جاتا ہے۔
قوّتِ ارادی کو ترقی دینے کے لئے ضرور ہے کہ اپنے خطرات کو روک کر ایک نقطہ پر خیال کو قائم کر دیں۔ قوتِ ارادی کا استعمال کرنا کچھ نیکوں سے خاص نہیں۔ بُرے بھی برائی کا القا کرتے ہیں نیک و بد کا مقابلہ ہوتا ہے تو یقین سے یقین لڑتا ہے۔ جس کا یقین قوی ہوتا ہے وہ موثر، اور ضعیف متاثر۔
یہ ہم نے ابھی بیان کیا کہ القا اور توجّہ نیک و بد دونوں کرتے ہیں۔ مگر نیک ارواحِ طیبہ سے اور اسماءِ الہی سے اور آیاتِ قرآن سے مدد لیتے ہیں۔ اور پھر اُس کا اثر دونوں پر ڈالتے ہیں۔ کسی عالی ہمت کا کسی دعا یا اسمِ الہی کو دوسرے کو دینا یا اُس کی اجازت
دینا اثر پیدا کرتا ہے۔ ایک نام کو خالی پڑھنا اور ہے اور اجازت سے پڑھنا اور۔ ایک صاحب نے مجھے چند خاص کلمات کو پڑھنے کی اجازت دی اور کہا یہ کلمات پڑھ کر کانچ پر پھونکو اور چباؤ میں نے بھی چبایا اور دوسروں کو بھی دیا مگر کسی کو اس سے نقصان نہ ہوا۔
بعض صاحبِ توجہ لوگ کسی کو بخار ہو یا آسیب ہو تو کہہ دیتے ہیں "بخار کو جاؤ بولو" یا "شیطان کو کہہ دو کہ نہ ستائے اور چلا جائے"۔ جو خدا کے بندے ہیں شیطان اور آسیب زدہ ان کو آنکھ کھول کر دیکھ بھی نہیں سکتے۔
قوّتِ خیالی جس کی قوی ہوتی ہے تو ناسوت اور اہلِ دنیا اُس کو نظر آجاتے ہیں اور متعدد مقامات میں بھی دوسروں کو وہ نظر آجاتے ہیں لوگوں کو مختلف شکلوں میں ظاہر ہوتے ہیں اور بڑے
بڑے تصرّفات کرتے ہیں۔
برادرم برنی صاحب کی روایت ہے کہ ایک امریکن مسمریزم کرنے والا میرٹھ آیا۔ اُس کی قوّتِ خیالی اتنی قوی تھی کہ جس جگہ کہا جائے ریل گاڑی روک لیتا تھا۔ لوگ عبد اللہ شاہ صاحب قادری ایک بزرگ کے پاس پہنچے کہ حضرت آپ بھی اپنا کچھ کمال بتائیے۔ مسلمانوں کے خیالات اپنی کمزوری کی وجہ سے خراب ہو رہے ہیں۔ شاہ صاحب آ کر ایک جگہ بیٹھ گئے اور اس کو ریل روکنے کے لئے ایک جگہ مقرر فرمائی۔ وہ لاکھ زور لگاتا رہا نہ رکی۔ الٹے اس کی ساری قوت سلب ہو گئی۔ شاہ صاحب نے وعدہ لیا کہ آئندہ مسلمانوں سے مقابلہ نہ کرے اور سلب شدہ قوت واپس کر دی۔
توجّہ اور قوّتِ ارادی کو بزرگ لوگ بھی استعمال کرتے ہیں۔ اور ہپناٹیزم والے بھی۔ ہپناٹیزم والے اپنی توجہ اور اٹینشن (Attention) سے دوسروں کو بے ہوش کر دیتے ہیں اور اپنا معمول بنا لیتے ہیں۔ اور خود عامل ہوتے ہیں۔ اور دوسرا معمول۔ اس حالت میں معمول کو عالمِ مثال سے ایک قسم کا تعلق پیدا ہو جاتا ہے۔ اس سے پوچھتے ہیں فلاں کہاں ہے؟ اور کیا کر رہا ہے؟ معمول جواب دیتا ہے۔ طاقتور اور قوی قوّتِ ارادی رکھنے والے پر اس کا کوئی اثر نہیں ہوتا۔ قوی الارادہ شخص، ضعیف الاعتقاد شخص پر خوب اثر کرتا ہے اور اس کے خیالات کو اپنے خیالات کا تابع بنا لیتا ہے۔ ایسے شخص کی قوّتِ ارادی بالکل
شخصی ہے۔ اور اس کے نفس میں سے اٹھتی ہے۔ بزرگانِ دین اپنے مرشد سے علی ہذا القیاس آخر میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم سے اور آپ جل جلالہ سے لیتے ہیں۔
ان کا مقصد نہ حکومت ہے نہ پیسہ ٹکا حاصل کرنا۔ جیسا کہ ہپناٹزم والے کرتے ہیں۔ بلکہ وہ چاہتے ہیں کہ میرا مرید اچھا ہو جائے اس کے خیالات پاکیزہ ہو جائیں ان کی ساری محنت لِلّٰہ ہوتی ہے۔ یہ سب لوگ توجّہ، ہمّت اور ذاتی ارادہ رکھنے والے ہیں ان کے سوائے دوسرے اور لوگ بھی ہیں جو کسی پر خاص توجہ نہیں کرتے۔
سمجھو ایک انگیٹھی عشق و محبّت کی سلگی ہوئی ہے۔ اس کے ارد گرد جتنے لوگ ہیں سب کو گرمی پہنچ رہی ہے۔ یا ایک مشعل ہے جس سے سب کو روشنی حاصل ہو رہی ہے۔ یہ لوگ تموّج والے ہیں وائبریشن والے ہیں۔ یہ صحبتِ صالح ترا صالح کند کے مصداق ہیں۔ استاد کے خیالات شاگرد کے خیالات کو فنا کر دیتے ہیں۔ ایک شخص نے ایک کنکری کو پانی میں ڈالا اُس سے ایک حلقہ پیدا ہوا۔ اُسی وقت دوسرے نے ایک بڑا پتھر کا گولہ پانی میں پھینکا کیا ہوگا؟ کنکر کی موج کا دائرہ فنا ہو جائے گا اور گولے کے موج کے دائرہ میں مدغم ہو جائے گا۔ یعنے مرید فنا فی الشیخ ہو جائے گا۔
"یہ سب باتیں مشائخوں کی نکالی ہوئی ہیں، بدعت ہیں، یا اختراعِ عامیانۂ
بدعت آتی ہے۔ وہابیوں کے پاس۔ بزرگوں کے جتنے کام ہیں سب سنّت سے ہیں۔ رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمرؓ کو اپنے سینے سے لگا کر زور سے دبایا۔ حضرت عمرؓ کانپنے لگے۔ کفر اسلام سے بدل گیا اور اپنے، اللہ اور اُس کے رسول کی محبت اُن کی جان سے زیادہ عزیز ہو گئی۔ (البتہ ترتیبا) ایک صاحب کے دل میں وساوس بہت آتے تھے۔ آپؐ نے اُن کے سینہ پر ہاتھ مارا وہ پسینہ پسینہ ہو گئے۔ اور اُن کے تمام خطرات کافور ہو گئے۔ ایک صاحب کا حافظہ اچھا نہیں تھا فرمایا دامن پھیلاؤ اور دونوں دست ہائے مبارک سے کچھ دیتے کا اشارہ فرمایا۔ انھوں نے اپنے دامن کو سمیٹ کر اپنے سینے سے لگا لیا۔ اور حافظہ درست ہو گیا۔ احادیث یاد رہنے لگے۔ سب سے زیادہ حدیث کی روایت کرنے والے بن گئے۔
تم کسی اچھے کے پاس بیٹھو گے تو تم بھی اچھے ہو جاؤ گے۔ بُرے کے پاس بیٹھو گے تو ان کی برائی کے تموّج سے تم بھی خراب ہو جاؤ گے صحبتِ طالح ترا طالح کند۔ سمجھے یہ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ میں کے النَّاسِ ہیں
شیطان سے بچنے سے زیادہ ان سے بچنے کی اہمیت ہے۔ بعض کا قول ہے: النِّسَاءُ حَبَائِلُ الشَّيْطَانِ، شیطان جب اپنی نہیں چلتی تو رسی (یعنے عورت) پھینکتا ہے اور اس سے باندھ کر کھینچ لیتا ہے۔
ہمّت، توجّہ، اٹینشن کس طرح پیدا کی جا سکتی ہے؟ اور اس کو قوت کیسے پہنچائی جا سکتی ہے؟ بڑے کے نزدیک تو مرشد کی طرف توجہ کرنے کو منبع الخیر سمجھتے ہیں۔ اس میں اصل اصول ایک نقطہ پر جم جانا ہے۔ بعض کیا کرتے ہیں؟ کاغذ پہ ایک سادہ دائرہ کھینچتے ہیں اور اس پر ایک چھوٹا سا سیاہ دائرہ بنا دیتے ہیں اور حکم دیتے ہیں کہ سیاہ دائرہ کو بغیر پلک مارے کے گھور کر دیکھتے رہیں۔ چند روز میں خیال ایک نقطہ پر قائم ہو جاتا ہے۔ حاضرات کا عمل اس طرح سے کھلتا ہے۔ بعض لوگ ہاتھ میں ایک انگوٹھڑی پہنتے ہیں۔ نگینہ پر ایک سیاہ ٹپکہ قائم کرتے ہیں۔ اس کو طلسمی انگوٹھی کہتے ہیں۔
کھیل تماشا لا حاصل اور اُس کے فوائد حاصل کرنے کی کوشش؟ کب تک دنیا سے محبت ہے؟ کچھ محبت الہی ہے؟ کبھی تم نے ہمہ تن متوجہ ہو کر خدا کو یاد بھی کیا؟ اس کا ذکر بھی کیا ہے؟ جب تک پانی ہلتا رہتا ہے، اُس میں کسی کی صورت نظر نہیں آتی۔ پانی ٹھیرے گا تو تمہاری بھی صورت
نظر آئے گی اور تمہارے دوست کی بھی۔ جس کا دل و دماغ پراگندہ ہو۔ مختلف خواہشات میں پھنسا ہوا ہو۔ اُس کو محبوب کی صورت کس طرح دکھے گی؟ یاد رکھو! خوب سمجھو! جب بے قرار پارہ قائم النار ہو جاتا ہے تو چاندی ہو جاتا ہے۔ اس کو رنگنے والا رنگ دیتا ہے تو سونا ہو جاتا ہے۔ تم بھی سونا بنو، چاندی بنو، یہ بھی نہ ہو سکے اور پارہ ہی رہو تو کسی کانچ کے شیشے کو لیپو۔ آئینہ بن جاؤ گے۔ خود کو بھی دیکھو گے۔ دوسروں کو بھی دکھاؤ گے۔ (نظام العمل فقراء ص ۲۸ تا ۳۳)
یہ بھی یاد رکھو کہ جتنی خدائے تعالیٰ سے مناسبت زیادہ ہوگی، خدائے تعالیٰ کی معرفت بھی زیادہ ہوگی۔ قوّت بھی زیادہ ہوگی، ضروریاتِ حیات کا ترک کرنا یا کم کرنا بھی معین ہے۔
صاحبِ قربِ نوافل اپنے ارادے سے نیک کام کرتا ہے۔ صاحبِ قربِ فرائض تحتِ امرِ الہی کام کرتا ہے۔ (تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۲۱۸)
ایک بات یاد رکھو۔ کہ نفل نمازیں اپنی خوشی اپنے ارادے سے پڑھی جاتی ہیں۔ اگر ایک شخص رات بھر نوافل پڑھے اور صبح کے وقت سو جائے اور صبح کی دو رکعتیں فرض نہ پڑھے۔ اور دوسرا رات بھر سوتا پڑا رہے اور صبح کی دو رکعتیں فرض پڑھ لے تو مقدَّم الذکر سے مؤخَّر الذکر قطعاً افضل ہے۔ جو شخص اپنی خوشی سے ریاضتیں کرتا ہے
اذکار و اشغال میں مصروف رہتا ہے۔ خدا اُس کی محنت ضائع نہیں کرتا۔ اُس کے مقاصد پورا کرتا ہے۔ جو مانگتا ہے خدا اُس کو دیتا ہے ایسے شخص کو صاحبِ قربِ نوافل کہتے ہیں۔
اور جو شخص تحتِ امرِ الہی کام کرتا رہتا ہے۔ خدا جو حکم دیتا ہے۔ خواہ وحیِ نبی کے ذریعہ سے، خواہ خود اُس پر القاء و الہام سے۔ ایسے شخص کا نہ کوئی مقصد ہوتا ہے نہ مراد۔ بندگی اُس کا شیوہ ہے۔ توحید فی الارادہ اُس کے اعمال کی روح ہے۔
صاحبِ قربِ نوافل کے متعلق کہا جاتا ہے کہ خدائے تعالیٰ اُس کا ہاتھ پاؤں ہو جاتا ہے۔ یعنی اپنے بجائے اپنے ہاتھ پاؤں سے کام کرنے کے تمام کام اللہ تعالیٰ سے لیتا ہے۔ اور صاحبِ قربِ فرائض کے متعلق کہا جاتا ہے کہ وہ خدائے تعالیٰ کے ہاتھ پاؤں بن جاتا ہے۔ یعنی خدائے تعالیٰ کو کچھ کام کرنا ہوتا ہے تو اُس سے لیتا ہے، کسی کو کچھ دینا ہوتا ہے تو اُس کے واسطے سے دیتا ہے۔ بظاہر ایسا ولی مجبور رہتا ہے مگر حقیقۃً اس میں سے ارادۂ الہی و قدرتِ خداوندی نمایاں رہتی ہے۔
صاحبِ قربِ نوافل توجّہ و ہمّت کا زور خوب لگاتا ہے۔ اس کا ول پور بڑا قوی رہتا ہے۔ صاحبِ قربِ فرائض اپنے عدمِ اصلی پر نظر کرتا ہے اور بے ہمّت و بے ارادہ رہتا ہے۔ ایسے حضرات کی ہمّت نہ کرنے کے
کئی اسباب ہیں۔
۱- اپنے عدمِ اصلی کو ہمیشہ پیشِ نظر رکھنا جو کمالِ معرفت ہے۔
۲- بے ارادہ، ہمیشہ ذمہ داری سے آزاد و سبکدوش رہتا ہے۔
۳- اُس کی توجّہ خدائے تعالیٰ پر رہتی ہے۔ اور ہر شئے میں اُس کا جلوہ پاتا ہے لہٰذا تصرّف کو خلافِ ادب سمجھتا ہے۔
یہ بات بھی خیال رکھنے کے قابل ہے کہ اپنے ارادے سے تصرّف کرنا۔ اپنے ارادے سے تصرّف نہ کرنا۔ تصرّف و عدمِ تصرّف کا اختیار دیا جائے تو عدمِ تصرّف کو اختیار کرنا، جو مانعِ ذمہ داری ہے تصرّف کے امر کے وقت امتثالِ امر کرنا اور پھر وہی بے اختیاری و عدمِ اصلی۔ یہ کام نہایت مشکل اور عبدِ کامل ہے، نہ بالارادہ تصرّف نہ بالارادہ عدمِ تصرّف بلکہ حکمِ تصرّف کے وقت تصرّف۔ غرضکہ
بعض لوگوں کا خیال ہے، امانت احکامِ الہی ہے۔ رَدِّ امانت اُس پر عمل کرنا۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ جن و انس دونوں مکلّفِ شرعی ہیں احکام کی پابندی اگر انسان کو ضرور ہے تو جن کو بھی ہے۔ پھر حضرتِ انسان کی کیا خصوصیت؟ بعض علماء کہتے ہیں۔ امانت سے مراد محبّت
ہے۔ محبت کرنا۔ چاہنا یہ حضرتِ انسان کا کام ہے۔ یہ بوجھ ہر ایک سے نہیں اٹھا۔
رَدِّ امانت کے معنی یہ ہیں کہ محبّت میں فنا ہو جاؤ۔ غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے۔ محبّت تو بیشک اچھی چیز ہے، مگر واپس تو نہیں گئی۔ بلکہ خود واپس ہو گیا۔ کدھر؟ جہاں سے آیا تھا اُدھر۔
بہت سے فقراء کے پاس امانت اسماء و صفاتِ الہی ہیں۔ حیات، علم، قدرت انسان اپنی جہالت سے ان کو اپنا سمجھتا ہے۔ اور خدائے تعالیٰ کے صفات کو غصب کرنا چاہتا ہے رَدِّ امانت سے مراد یہ ہے، تمام صفاتِ اللہ تعالیٰ کے پھر اسی کو واپس کر دیئے جائیں۔ یہ حیاتِ مستعار ہے، نہ علم و قدرت نہ کچھ ہے، اللہ رہے اور کچھ نہ رہے۔
اس خیال کے مطابق شرک کا استیصال ہو جاتا ہے۔ بندے کے دونوں ہاتھ خالی۔ اَلْعَبْدُ وَمَا مَلَكَتْ يَمِيْنُهٗ لِمَوْلَاهُ۔ واہ رے صفر! کچھ بھی نہیں مگر ایک کو دس، دس کو سو، دکھاتا ہے، چکر کھاتا جاتا ہے اور سلسلے کو بڑھا جاتا ہے۔ یہ تمام صفر نکل جائیں تو پھر ایک کا ایک رہ جاتا ہے۔
یہ انسان، ظلوم و جہول کیوں ہے؟ خودکشی کرنے سے بھی
زیادہ کوئی جرم ہو سکتا ہے؟ جب تک انانیت کی کچھ بو بھی باقی ہے محبوب سے ملنا معلوم۔
(امانت اور رَدِّ امانت کو حضرت نے تفہیماتِ صدیقی میں اسطرح سمجھایا ہے، للمرتب) بعض لوگ کہتے ہیں کہ امانت "مکلّفِ شرع ہونا" ہے۔ اور یہ تمام قوتیں جو اللہ نے دی ہیں ان کو واپس کرنا "رَدِّ امانت" ہے۔ فَحَمَلَهَا الْإِنسَانُ اس امانت کو قبول کر لینے والا کون تھا "انسان" إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا انسان کیسا ہے؟ اپنے آپ پر ظلم ڈھانے والا۔ نادان، بھولا۔ یہ تو عام بات ہے۔
ہمارے پاس یہ ہے جس طرح پیدا ہوتے وقت نادان تھے ویسے ہی ہو جانا۔ "رَدِّ امانت" ہے۔ بعض کہتے ہیں کہ امانت "علم" ہے میں کہتا ہوں کہ امانت "محبّت" ہے۔ علم آیا تو انسان مجبور و بے اختیار نہیں ہوتا۔ مگر جب محبّت آتی ہے تو مجبور و لاچار ہو جاتا ہے۔ اپنے اوپر ظلم بھی کرنے لگتا ہے۔ ایک حیرانی میں پھنس جاتا ہے۔ إِنَّهُ كَانَ ظَلُومًا جَهُولًا علم ذریعہ ترقی ہے تو اس سے کیا ہوتا ہے؟ ارتقاء حرکت سے پیدا ہوتا ہے۔ اور حرکت محبّت سے۔ پھر محبّت جیسی نفیس شئے کو بھی فنا کر دینا "رَدِّ امانت" ہے۔
دُرّانی کہتے ہیں کہ مکلّفِ شرع تو جن بھی ہوتے ہیں مگر وہ بے حس
ہوتے ہیں۔ حسّ محبّت سے پیدا ہوتی ہے۔ اور انسان ہی حسّاس ہوتا ہے۔ صرف کھانے پینے سے کیا ہوتا ہے؟ یہ تو جانور بھی کھاتے ہیں۔
ابتدا میں محبّت طلب بن کر رہتی ہے۔ درمیان میں محبّت کرنے والا "میں لیلیٰ ہوں" کہنے لگتا ہے۔ آخر میں یہ بھی گیا وہ بھی گیا کچھ باقی نہ رہا۔ پہلے عاشق تھا، پھر معشوق۔ اب تو صرف عشق رہ گیا۔ محبّت جیسی عزیز چیز بھی فنا ہو گئی۔
(محبّت پر حضرت کا مضمون "نغمۂ محبّت" کے عنوان سے نہایت دلچسپ ہے۔ المعارف حصہ اوّل میں چھپا ہے۔ قابلِ ملاحظہ و استفادہ ہے۔ لہٰذا اس مقام پر اس کو من و عن نقل کر دیا جاتا ہے۔ للمرتب)
ارے یہ کیا ہو رہا ہے؟ کوئی گدگدی کر رہا ہے۔ اوہ! کوئی چیز دل میں کھٹک رہی ہے۔ افوہ! کلیجہ منہ کو آرہا ہے۔ آہ! آہ! تن بدن میں آگ لگ رہی ہے۔ کوئی شئے سَر سے پاؤں تک دوڑ رہی ہے اَلْعِيَاذُ بِاللّٰهِ آنکھوں سے دکھائی دیتا ہے نہ کانوں سے سنائی دیتا ہے۔ اَللّٰهُ اَكْبَرُ یہ کیسا شور ہے؟ یہ کس کا زور ہے؟ مجھے کوئی گھسیٹے لئے جا رہا ہے۔ کدھر؟ کدھر؟ اُدھر اُدھر۔ تو کون ہے؟ میں مستی ہوں، دشمنِ خود پرستی ہوں۔ ذوق سے مخمور ہوں، نشہ میں چُور ہوں۔ عقل سے دُور ہوں۔ سراپا سرور ہوں۔ سحر
میری چشمِ فتّان میں، آشوب میرے کاکلِ پیچاں میں۔ اعجاز میری زبان میں۔ محویت میرے روئے تاباں میں، فتنہ میرے اشاروں میں، قیامت میری ٹھوکروں میں۔ ادا کی تلوار، ناز کا خنجر، نگہ کی بندوق چلانا، جلتے جلتے آگ لگانا میرا ایک تماشہ ہے۔ ہنستے ہنستے بجلیاں گرانا میرا ایک کرشمہ ہے۔ آخر! تو کون ہے؟
میرا ہر جگہ جدا نام ہے، جدا کام ہے۔ ذرّاتِ عالم میں کششِ اتّصال ہوں، زمین اور جمادات میں کششِ ثقل۔ مختلف مادّوں میں کششِ کیمیاوی۔ کُراتِ عالم میں تجاذب۔ جانوروں میں خو الفت۔ بچوں میں شوقِ بازی۔ جوانوں میں حُسن پرستی۔ بوڑھوں میں شفقت۔ غربا میں حسرت۔ اغنیاء میں حرصِ دولت۔ سپاہیوں میں شہادت۔ امراء میں جاہ و عزّت، علماء میں وقار و متانت، بادشاہوں میں عظمت۔ اہلِ مذہب میں حمیت۔ اہلِ ملک میں عصبیت۔ صالحین میں عبادت، سالکین میں توحید و عزیمت، واصلین میں بے خودی۔ کاملین میں بندگی۔
تجھے خدا کی قسم کہنا تو کون ہے؟ اور تیرا نام کیا ہے؟
امتیاز کا مٹانا، اتحاد کا پیدا کرنا۔ بچھڑوں کو ملانا۔ دو کو ایک کرنا میرا کام ہے، "محبّت" میرا نام ہے۔ تیرا مقام؟ ذرّۂ بے مقدار سے خورشیدِ پُر انوار تک میرا جولاں گاہ ہے۔ آخر تیری آرام گاہ؟ دلِ شکستہ و دماغِ آشفتہ۔ کیا کھاتی کیا پیتی ہے؟ عاشقوں کا خونِ دل پیتی ہوں اور لختِ جگر کھاتی ہوں۔ تیرا انتساب؟ ما وراء الحجاب۔ تیرا رَسَن و
سال؟ طفلِ نوزاد ہوں، بوڑھی ہوں، عمرِ عالم سے ایک سال زیادہ ہوں، مگر ہنوز تر و تازہ ہوں، نہایت چالاک، بلا کی شوخ، دیوانی ہوں، پاگل، دیوانی ہے۔ یہ شباب مجھ پہ خراب ہے۔ تیری عنایت؟ محبّت کی غایت؟ کہیں خیر، کہیں شر، کہیں طاعت، کہیں معصیت، کہیں اقتضائے طبیعت، کہیں نفع یا لذّت، اہلِ صلاح میں خیر و فلاح، فجار میں فجور، مفسدین میں فساد، اہل عقل میں عقل و مصلحت، اہلِ معرفت میں علّتِ فطرت۔ میں قربانِ محبّت! محبّت کا نشان؟ درویش کی کلاہ، عاشق کا خرقہ، قلندر کا کشکول، زاہد کا قرابہ، مے نوش کا پیالہ، پیاسوں کا پیمانہ، نامۂ محبوب کا فریفتہ، پیغامبر کا دلدادہ، ہر کام میں مطیعِ احکام، ہر امر میں ایثار، ہر بات میں فرماں بردار، بندگی میں سرافگندگی، ذلّت میں لذّت دیکھنا، فنا میں بقا پانا، یاد میں سرگرداں، سراپا خیال، ہمہ تن ملال، زمین پر نہ مکان، نہ آسمان پر نشان، خانہ برباد و ناشاد و نامراد۔ تیرے طالب کیسے ہوتے ہیں؟ ہوس کار، ظاهر پرست، شہوت کے بندے، صورت کے متوالے، مجاز کے شیدائی، برقع کے پر نقش و نگار پر گرفتار۔ کم فہم۔ برقعے میں سے چھننے والے انوار پر مائل، بے قرار۔ جو سچا طالبِ دیدار ہوتا ہے، وہ جاں نثار ہوتا ہے۔ میں منع کرتی ہوں، سمجھاتی ہوں۔ اصرار کرتا ہے، نہیں مانتا، تو اس کو وادیِ حیرت میں لے جاتی ہوں، شرابِ بے خودی، صہبائے خود فراموشی پلاتی ہوں، پھر اپنے منہ پر سے نقاب اٹھاتی ہوں۔ آئینہ بن کر سامنے کھڑی ہو جاتی ہوں۔ دیوانہ ہاتھ پھیلاتا ہے کہ مجھ سے بغل گیر ہو۔ ہاتھ خالی جاتے ہیں اور اپنے آپ کو پکڑ لیتا ہے۔ ہوش آتا ہے تو کچھ یاد ہے، کچھ فراموش ہے۔ تحریر خاموش ہے۔ جہل میں علم ہے۔ ظلمت میں نور ہے۔ مرآتِ حیرت ہے۔ لوگ اُسے چھیڑتے ہیں۔ سبب پوچھتے ہیں۔ بے چارہ اپنی زبان بھول جاتا ہے۔ ہندیوں سے عربی بولتا ہے وہ بھی عاد و جرہم کی۔ وہ بھی عاجز و ہم بھی۔ پھر کہنا کچھ چاہتا ہے منہ سے کچھ
نکلتا ہے۔ لوگ اُس پر ہنستے ہیں۔ وہ لوگوں پر ہنستا ہے۔ جہلاء اس کو مجنون سمجھتے ہیں۔ علماء اپنے محاورہ کے مطابق اس کے کلام کا مطلب نکالتے ہیں من مانے حکم لگاتے ہیں۔ ان عاشقوں میں جو دقیقہ سنج ہوتے ہیں۔ مرنجاں مرنج ہوتے ہیں۔ یہ آسمانی زبان میں کلام کرتے ہیں، سامعین کے فہم میں جو کچھ آتا ہے مان لیتے ہیں نہیں سمجھ میں آتا تو تاویل کر لیتے ہیں۔ لوگ ان کے نشانِ قدم پر چلتے ہیں، ان کے خاکِ قدم کو کحلِ بصیرت سمجھتے ہیں۔ (المعارف حصہ اوّل ص ۱ تا ۴)
توحید:۔ ذاتِ واجب کو یگانہ سمجھنے کا نام "توحید" ہے۔
فنا:۔ ممکن کی احتیاجِ ذاتی کا منکشف ہو جانا "فنا" کہلاتا ہے۔
تجلّی:۔ قیوم و ذوالجلال کے ہر امر کے بالذات ہونے کا پتہ چل جانا "تجلّی" کے نام سے موسوم ہے۔
بالجملہ "توحید" جاننا ہے، "فنا" نسبت الی الخلق کو ساقط کر دینا ہے، "تجلّی" نسبت الی اللہ کا پالینا ہے۔
توحید، فنا، تجلی تین طرح پر ہوتے ہیں۔ توحیدِ افعال، فنائے افعال، تجلیِ افعال، توحیدِ صفات، فنائے صفات، تجلیِ صفات۔ توحیدِ ذات، فنائے ذات، تجلیِ ذات۔ (المعارف حصہ اول ص ۳۳)
ہم نے اس سے پہلے بیان کر دیا ہے کہ عالم اور اس میں جو کچھ ہے۔ اُن کی جیسی جیسی تحلیل و تجزیہ کیا جائے گا ویسے ویسے خیالات کا جال ٹوٹتا جائے گا۔ آخر میں چند ایٹم یا قوتوں پر فلسفی حیران ہو کر بیٹھ جائیں گے۔ زیادہ سے زیادہ یہ کہیں گے یہ سب بھوت ہے۔ مگر جو خدا پرست ہے اُس کی انتہا خدا پر ہے۔ اِلَيْهِ يُرْجَعُ الْأَمْرُ كُلُّهُ (ہود) یعنے سب کا انجام خدا پر ہے۔ یہ سلسلہ ذوالجلال والاکرام پر ختم ہوتا ہے۔ یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ پہلے ذاتِ الہی ہے پھر اُس کے اسماء و صفات کا مرتبہ ہے۔ جو صفات اور اسماء، مخلوقات پر اثر کرتے ہیں اُن کو افعال کہتے ہیں افعالِ الہی سے جو چیزیں رونما ہوتی ہیں انہیں آثار کہا جاتا ہے۔ اسماء و افعال، سب آتا ہے۔ ہم سب آثار و اسماء و صفاتِ الہیہ ہیں۔ پہلے تو انسان افعالِ مخلوقات کو بے اصل سمجھتا ہے۔ اس حالت کو فنائے افعال کہتے ہیں۔ یعنے فنائے افعال والا کسی کے ہاتھ میں کچھ نہیں سمجھتا۔ لوگوں کے کام اُس کی آنکھوں سے گر جاتے ہیں۔ (مکاتیبِ عرفان ص ۲۲-۲۴)
لوگ دنیا میں، جو عالمِ اسباب ہے، اور بڑے امتحان کا مقام ہے، نہایت غفلت ورزی کرتے ہیں اس ممکن کو جو سلسلہ وجودِ ممکن میں پڑتا ہے
علت سمجھتے ہیں۔ اسباب میں خود کو جکڑ بند پاتے ہیں تو اپنے پر خدا کو بھی قیاس کرتے ہیں۔ اور اس کو بھی مجبور و ناچار سمجھتے ہیں کہ جب تک اسباب پورے نہ ہوں۔ خدائے تعالیٰ بھی کچھ نہیں کر سکتا۔ اسباب میں اس قدر منہمک ہیں کہ مسبّب ان کے پاس لفظِ بے معنی ہے۔ ممکن کا جانبِ وجود و عدم برابر ہوتا ہے۔ جانبِ وجود کو واجب تعالیٰ ترجیح دیتا ہے۔ ان کے پاس واجب کا وجود و عدم دونوں برابر ہیں۔ جو کچھ کرتا ہے بندہ کرتا ہے خدا برائے نام ہے۔ فنائے افعال کی وادی ایسی صَعب و دشوار گذار ہے کہ اس میں چلنا کیا ہے؟ ایک آفت کا سامنا ہے۔ اس دنگل میں فنائے ذات کے بڑے بڑے مدعی چاروں شانے چِت گرتے ہیں۔ اور پھر اُن کا اٹھنا مشکل ہو جاتا ہے۔ اسباب کا نظر سے ساقط ہو جانا آسان بات نہیں۔ مرئی کے دام سے نکل کر غیر مرئی تک پہنچنا کارے دارد!
توکّل جس کی قرآنِ مبارک میں تاکید ہے، فنائے افعال ہے، تجلیِ افعال ہے۔ شرکِ فعل سے بچنا ہے، تجلیِ فعلی کا ادراک ہے۔ ایمان رکھتے ہو تو خدا پر توکل کرو: وَعَلَى اللَّهِ فَتَوَكَّلُوا إِنْ كُنتُمْ مُؤْمِنِينَ۔ توکل کرنے والوں کو خدا بس ہے: وَمَنْ يَتَوَكَّلْ عَلَى اللَّهِ فَهُوَ حَسْبُهُ۔ (المعارف حصہ اول ص ۳۵-۳۶)
بار بار اسمائے الہی کو پڑھنے اور ان کا ذکر کرنے سے ان اسماء کا ظہور ہوتا ہے۔ اُن سے نسبت پیدا ہو جاتی ہے۔ ان کا یقین ہوتا ہے۔ مخلوقات کے افعال فنا ہوتے ہیں تو خالق کے افعال نمایاں ہوتے ہیں۔
مثلاً لوگوں کی رزاقیت نظر سے ساقط ہوتی ہے تو خدا کو رزاق مانتا ہے، اس کی رزاقیت کا یقین ہوتا ہے۔ رزاقیت کو اسی میں منحصر سمجھتا ہے۔ خدا کی رزاقیت تجلی کرتی ہے۔ اسماء و افعال وہ ارادہ ہیں جو دوسروں پر اثر کریں اور اس کو تجلیِ فعلی کہتے ہیں۔ جیسے خالق، محیی، ممیت۔ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۱۰)
اسماءِ الہیہ کا پرتو حقائقِ امکانیہ پر پڑتا ہے تو بعض صفات کا ظہور ہوتا ہے۔ اور بعض صفات کا ظہور نہیں ہوتا۔ ظہورِ اسماء و صفات بھی مختلف درجات پر ہے۔ اسی سے تو یہ سب دنیا کی رنگا رنگی قائم ہے۔ اگر سب سے صفاتِ الہیہ کا ظہور یکساں ہوتا تو یہ بو قلمونی کب رہتی؟ غرض کہ مخلوقات میں کوئی صفتِ اصلی نہیں۔ جو کچھ ہے، قیومِ برحق کا ہے۔
صفاتِ الہیہ سے تمام ممکنات کو امداد ہوتی ہے۔ کس کی صفت، کس کی طاقت، کس کا زور اور کس کی قوّت، کون انا لا غیری کا دعویٰ کر رہا ہے؟ دوسرے کے مال کو اپنا کہنا غصب ہے۔ خدائے تعالیٰ کے کمالات کو اپنا کہنا (شرک فی الصفات) ہے۔
کُنْ سے سارا عالم یکن ہو جاتا ہے۔ پھر قہرِ احدیت تمام عالم کو نیست کر دیتی ہے۔ اور کوسِ لِمَنِ الْمُلْكُ بجا دیتی ہے۔ پھر شانِ رحمانیت تمام جہاں کو کتمِ عدم سے ظاہر کر دیتی ہے اور ہر ایک کو حسبِ استعداد و حوصلہ
صفات سے بہرہ ور فرماتی ہے۔ اور بَلْ يَدَاهُ مَبْسُوطَتَانِ کا نغمہ سناتی ہے۔ ہر آن یہ سلسلہ فناء بقا جاری رہتا ہے۔ اس کو تجدیدِ امثال کہتے ہیں۔
اس تقریر سے معلوم ہو گیا کہ ہر آن ہر لحظہ ہر ذرۂ کون کو قیومِ ذو الجلال کی طرف احتیاج ہے اور صرف اسی کی طرف احتیاج ہے۔ نادان ہیں وہ جو حضرتِ حق جل مجدہ کے مقابل کو بھی موجود سمجھے ہیں، یا صفاتِ کمالیہ سے آراستہ یا اس کو کسی قسم کی قدرت سے متصف جانتے ہیں۔ ممکن کا جو کچھ ہے بالعرض ہے۔ جب وجود ہی بالذات نہیں تو اور کیا چیز بالذات ہوگی، لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ۔ بندہ ہمیشہ سراپا نیاز اور وہ ذات مجمع الکمالات:
جب بندے کو اپنے اور ماسوی اللہ کے افلاس، ناداری، احتیاجِ ذاتی، افتقارِ حقیقی کا علم ہوتا ہے تو سارا غرور کافور اور شرک دور ہو جاتا ہے۔ اسمائے الٰہیہ اس پر پرتو افگن معلوم ہوتے ہیں اور تجلیٔ اسمائی جلوہ فرما ہوتی ہے۔
عام قاعدہ یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے جس نام کا بار بار اعادہ کیا جاتا ہے...
تو اس پر اسی نام کی تجلی ہوتی ہے۔ خواہ اس نام کو زبان سے کہیں یا دل میں خیال کریں۔ جیسے جیسے اسم سے رابطہ زیادہ ہوتا جائے گا، اس کے آثار بھی زیادہ نمایاں ہوتے جائیں گے۔ خدائے جل و علا کی صفت ظاہر ہوتی جائے گی، تو بندوں کی صفت مخفی ہوتی جائے گی۔ وجودِ بالذات کرسیٔ ظہور پر جلوہ گر ہو گیا، شئے بالعرض کتمِ عدم میں نہاں ہوتی جائے گی۔ مخفی نہ رہے کہ جو شئے دوسرے سے قائم ہوگی اسے صفت کہتے ہیں۔ ذات مع الصفت اسم سے موسوم ہوتی ہے مثلاً قدرت صفت ہے جو خدائے تعالیٰ میں پائی جاتی ہے۔ قادر یا قدیر وہ ذات ہے جو صفتِ قدرت سے موصوف ہے۔ لہٰذا قادر یا قدیر اسماءِ الٰہی کہلاتے ہیں۔ اسی طرح رحم صفت ہے، رحمٰن یا رحیم اسم۔
اسماءِ الٰہی بسیط ہوتے ہیں اور مرکب بھی۔ مثلاً حیّ اسمِ بسیط ہے اور خالق اسمِ مرکب ہے۔ خالقیت پر غور کرو تو اس میں قدرت ضرور ہے، اس وقت علم کا ہونا بھی یقینی ہے۔ حیات کے بغیر کوئی کام نہیں ہو سکتا، لہٰذا خالقیت میں ان کا ہونا بھی ضرور ہے۔ یہ تمام اسماء ایک دوسرے سے ممتاز ہیں، خود ذات سے بھی امتیاز رکھتے ہیں۔ خالقیت جدا چیز ہے، ربوبیت الگ وصف ہے، رحیمیت بھی باہم امتیاز رکھتے ہیں۔ یہ امتیاز ذات کے لحاظ سے نہیں یعنی ان کی ذاتیں جدا جدا نہیں ہیں۔ تمام اسماء کی ایک ہی ذات ہے۔ امتیاز مفہوم میں، اعتبار میں کہ منشاء و مصداق و مبدأ سب کا ایک ذات ہی ہے۔ مشرکین ہر اسم کو مستقل ایک دیوتا یا رب سمجھتے ہیں...
ایک دیوتا یا رب سمجھتے ہیں، جب ان سے کہا گیا کہ یہ اسماء جن کو تم دیوتا و مستقل سمجھتے ہو خدا سے جدا نہیں ہیں بلکہ اُسی ذاتِ حقہ کے گونا گوں نام ہیں، تو اُن کی سمجھ میں نہ آیا اور کہنے لگے: أَجَعَلَ الْآلِهَةَ إِلٰهًا وَاحِدًا إِنَّ هٰذَا لَشَيْءٌ عُجَابٌ۔ کیا تمام دیوتاؤں کو غیر مستقل اور ایک ذات کے مختلف نام بتا کر لاکھوں دیوتاؤں اور دیویوں کو ایک ہی خدا بتایا گیا ہے؟ یہ تو بڑی تعجب خیز بات ہے!
بالجملہ جب خدائے تعالیٰ کے افعال کا ظہور ہوتا ہے تو بندوں کے افعال کالعدم ہو جاتے ہیں۔ خدائے تعالیٰ کے انوارِ کمالات تاباں ہوتے ہیں تو بندوں کے ابرہائے صفات پارہ پارہ ہو کر فنا ہو جاتے ہیں۔ (المعارف حصہ اول ص ۲۳)
ماسوی اللہ کے صفات نظر سے گر جاتے ہیں تو اللہ تعالیٰ کے صفات کی طرف سالک کی توجہ ہوتی ہے اور اس پر صفاتِ الٰہیہ کی تجلی ہوتی ہے اور وہی سب سے نمایاں ہوتے ہیں۔ صفاتِ الٰہیہ اصل اور صفاتِ مخلوقات فرع معلوم ہوتے ہیں۔ ہر ایک میں کمالاتِ حق کا ظہور ہوتا ہے: وَهُوَ السَّمِيعُ الْعَلِيمُ الْحَيُّ الْقَيُّومُ، وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ، الْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۱۱)
اس کے بعد فنائے ذات کا رتبہ ہے۔ اب سالک لوگوں سے منہ موڑتا ہے اور خدا سے اپنی نسبت جوڑتا ہے...
ذرا غور کرو کہ وجود کے مقابل کوئی شئے ہے؟ عدم! اس مسئلہ میں کیا عدم پایا جا سکتا ہے؟ پایا جائے تو عدم کیونکر ہوا؟ وہ تو وجود ہو جائے! وجودِ واجب جل مجدہ سے علیحدہ و زائد کوئی چیز نہیں، جب وجود واجب کا عینِ ذات ہو تو ممکن کے لئے کیا رہا؟ وہی عدم، وہی نیستی، وہی بطلان! بلکہ ممکن بھی کہاں رہا؟ خیر یہ تو منطقی دلائل ہیں، ہم کو ان سے اس وقت کوئی بحث نہیں۔ اتنا تو ہر شخص سمجھتا ہے کہ خدائے تعالیٰ بذاتہ کامل ہے۔ اس کا کمال اُس کی ذات کے سوا اور کسی امر سے نہ ہونا چاہیے، نیز خدائے تعالیٰ وحدہٗ لا شریک لہٗ ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں، کسی کو کیا مقدور ہے کہ اس کے سامنے کسی بات کا دعویٰ کرے! دعویٰ تو تب زیب ہوتا کہ اُس کا کوئی حقیقی و بالذات وجود ہوتا۔ جس کی ذات واہیات ہو اس کا دعویٰ کمال خرافات نہ ہوگا تو کیا ہوگا!
تجلیٔ صفات تک تو سمجھتا تھا کہ میں ہوں مگر میرے اوصاف اصلی نہیں، حقیقی اوصاف خدائے تعالیٰ کے ہیں۔ خدا کے اوصاف میری طرف نسبت پا کر مجھ سے علاقہ پیدا کر کے میرے سمجھے جاتے ہیں۔ جب تجلیٔ ذات ہوتی ہے تو اس کی ذات بھی نیست و نابود ہو جاتی ہے۔ اس وقت ذو الجلال والاکرام ندا دیتا ہے...
دینے والا ندارد، خود اپنا آپ جواب دیتا ہے: لِلّٰهِ الْوَاحِدِ الْقَهَّارِ! یہ حالت موت سے مشابہ ہے بلکہ اس سے زیادہ ہے۔ (المعارف حصہ اول ص ۱۱۱ تا ۱۱۴)
موتِ اضطراری میں عالمِ دنیا کا علم نہیں رہتا، عالمِ برزخ کا انکشاف ہوتا ہے، مگر اس موتِ اختیاری میں تو غریب کا کہیں پتہ نہیں ملتا۔ حق، حق رہ جاتا ہے، باطل باطل ہو جاتا ہے۔ اس وقت اس پر اسمِ وحی اطلاق کیا جاتا ہے۔ اس سے پہلے ابرار، اخیار، اتقیاء، اصفیاء میں شامل تھا، اب زمرۂ اولیاء میں داخل ہوتا ہے۔ پھر ہوش آتا ہے، بے خودی سے خودی کی طرف رجوع کرتا ہے، اس کو بقا کہتے ہیں۔ پہلے عبد کو رب سے، بندے کو آقا سے جدا سمجھتا تھا؛ اب اُس کا مظہر، مجلیٰ، تجلی گاہ جانتا ہے، اور تجلی گاہ ہو جاتا ہے۔ آفتاب کا نور قرصِ قمر پر پڑتا ہے تو وہ بھی تاباں ہو جاتا ہے۔
کیا ہر وہ شخص جو بے ہوش ہو جائے، ساری دنیا کی اس کو خبر نہ رہے، فانی فی اللہ ہے؟ بے ہوشی تو کلوروفارم سے بھی ہو جاتی ہے، لٹھ کی مار لگ جاتی ہے تو آدمی بے ہوش ہو جاتا ہے، ایسی بے ہوشی سے کیا حاصل! اس طرح تو اچھے بھی بے ہوش ہو جاتے ہیں اور بُرے بھی، کافر پر بھی غشی آتی ہے اور مسلمان پر بھی۔ یہ بے خودی بے نتیجہ، بے فائدہ ہے۔ فنا کی بے خودی میں سرمایۂ علم ہے، خزانۂ معارف ہے، عین الیقین ہے، حق الیقین ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۱۱ تا ۱۱۴)
۱ - شانِ تنزیہ، احدیتِ ذات: اس شان کا دیدار نہیں ہوتا بلکہ اس شان کے انکشاف کے وقت خود بندہ فنا ہو جاتا ہے۔ یہ حالت موت سے زیادہ ہے۔ موت میں تو عالمِ برزخ کی طرف روح کی توجہ ہو جاتی ہے، اس حالت میں تو ”جو رہی سو بے خبری رہی“۔
۲ - شانِ تشبیہ: عالمِ مثال میں غیر مرئی شئے مناسب صورت میں نمودار ہو جاتی ہے۔ حضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے علم کو دودھ کی شکل میں دیکھا، بیماری کو پراگندہ بال چھوکری کی صورت میں دیکھا، جبرئیل ایک اعرابی یا دحیہ کلبی کی شکل لے کر نمودار ہوتے تھے۔ مصور تصویر میں محبت، غصہ، شجاعت وغیرہ معانی کو ظاہر کرتا ہے۔ (تفسیرِ صدیقی پ ۱ ص ۳۸)
جب ایماندار کو خدائے تعالیٰ اپنا مقرب اور برگزیدہ فرماتا ہے تو اس کے دل کی آنکھوں کے سامنے رحمت و منت و انعام کا دروازہ کھول دیتا ہے۔ جب بندہ کو اس پر اطمینان ہو جاتا ہے تو اُس پر بلاؤں کے دروازے کھول دیتا ہے۔ ظاہر پر نظر کرتا ہے تو وہ حال دیکھتا ہے جو اس کو ناگوار گزرتا ہے، اور باطن کی طرف نظر کرتا ہے تو ایسا حال دیکھتا ہے جو اُس کو محزون کر دیتا ہے۔ خدائے تعالیٰ سے سوال کرتا ہے تو اجابت کو نہیں پاتا۔ خواب دیکھتا ہے تو تعبیر سمجھ میں نہیں آتی۔ اگر خلق کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہے تو اُدھر بھی راستہ نہیں ملتا...
اگر خلق کی طرف رجوع کرنا چاہتا ہے تو اُدھر بھی راستہ نہیں ملتا۔ اگر کوئی ناجائز بات نظر آتی ہے اور اس پر عمل کرتا ہے تو فوراً سزا مل جاتی ہے۔ مخلوق کے ہاتھ اس کے جسم پر، ان کی زبانیں اُس کی آبرو پر کھل جاتی ہیں۔ اگر بلا پر راضی ہو جاتا ہے، اس پر خوش ہوتا اور اُس سے لذت اٹھانا چاہتا ہے تو وہ بھی نہیں ملتی۔ تو اُس وقت اس کا نفس مضمحل ہونا شروع ہوتا ہے۔ خواہشات زائل ہوتے ہیں اور آرزوئیں رفع ہو جاتی ہیں۔ دو جہاں مٹنا شروع کرتے ہیں۔ پھر جب بندہ اخلاقِ انسانیہ اور صفاتِ بشریہ سے فنا ہو جاتا ہے اور روح ہی روح باقی رہ جاتی ہے تو پھر اس پر رحمت و نعمت و ناز کے دروازے کھول دیتا ہے۔ بادشاہوں اور اربابِ دولت کو اس کا مسخر کر دیتا ہے، اور اپنی ظاہری و باطنی نعمتوں کو اُس پر تمام کر دیتا ہے اور اس امر کو اس پر بقائے ذوالجلال تک باقی رکھتا ہے۔ (المعارف حصہ سوم ص ۱۱)
ایک اور بات یاد رکھو! جب تک کوئی شخص ذاتِ حق میں فنا نہ ہو، سرے سے وہ ولی ہی نہیں ہوتا بلکہ زہاد و عباد میں رہتا ہے۔ جو شخص ذاتِ حق میں فنا ہو یعنی ”عبد الحق“ ہو اور حیاتِ الٰہی نمایاں نہ ہو، وہ گویا ایسا بے ہوش ہے جو بستر پر کروٹیں لیتا ہے مگر ”سیاہ و سپید“ کی کچھ خبر نہیں۔ جو شخص علمِ الٰہی بن گیا ہو مگر قدرت تک نزول نہیں کیا، گویا جس میں علمِ الٰہی کا انعکاس ہو اور ایک طرح کا ام الکتاب بن گیا ہو یعنی عبد العلیم ہو، وہ گویا...
ایسا پیر اور زمین گیر ناتوان ہے جو اٹھ سکتا ہے نہ بیٹھ سکتا ہے نہ چل سکتا ہے، نہ پھر سکتا ہے۔ لیکن جس میں قدرتِ الٰہی بھی نمایاں ہو جائے وہ مظہرِ اتم ہے۔ وہی انسانِ کامل ہے۔ وہی عبد القادر ہے، وہی حقیقۃً ”عبد اللہ“ ہے! (المعارف حصہ سوم ص ۱۱)
اولیاء اللہ کئی طرح کے ہوتے ہیں اور اخلاق میں امتیاز رکھتے ہیں۔ بعض دین کی حمیت و غیرت و غضب سے بھرے رہتے ہیں، منکرینِ حق پہ تیغ بکف رہتے ہیں۔ ان اولیاء کو نوحی المشرب یا تحتِ قدمِ نوح کہتے ہیں۔
بعض جوشِ محبت سے بھرے رہتے ہیں، محبوب کی طلب میں رونا پیٹنا چیخنا چلانا ان کا کام ہے۔
ان کو موسوی المشرب یا تحتِ قدمِ موسیٰ کہتے ہیں۔
بعض کا کام رضا و تسلیم ہے، ان لوگوں کے بڑے امتحان ہوتے ہیں: وَلَنَبْلُوَنَّكُمْ بِشَيْءٍ مِّنَ الْخَوْفِ وَالْجُوعِ وَنَقْصٍ مِّنَ الْأَمْوَالِ وَالْأَنفُسِ وَالثَّمَرَاتِ۔ یہ پاس ہو جاتے ہیں اور کامیابی کا تمغہ ان کے سینوں پر لگایا جاتا ہے۔ ان کو ابراہیمی المشرب کہتے ہیں۔
بعض اولیاء رنگِ توحید میں ڈوبے ہوئے رہتے ہیں، اُن کو اُن کے محبوب کے سوا کوئی نظر ہی نہیں آتا۔
بے خودی بخش و مرا از خود بیخود کن تا از خود و بیخودیِ خود برسم! ان اولیاء کو عیسوی المشرب کہتے ہیں۔
بعض اولیاء اقتضائے وقت کے تابع رہتے ہیں۔ نہ ان کا کوئی ارادہ ہوتا ہے نہ غرض: مَا كَانَ لَهُمُ الْخِيَرَةُ۔ جو دکھایا دیکھا، جو سنایا سنا، نہ اس پر ہٹ نہ اُس پر اصرار۔ خدا کا حکم ہوتا ہے تو لیتے ہیں، حکم ہوتا ہے تو دیتے ہیں۔ بہر حال خدا سے راضی رہتے ہیں۔ مگر اس کے ساتھ ساتھ دعائیں بھی کرتے ہیں، آنکھوں سے آنسو بھی بہاتے ہیں۔ یہ وہ اولیاء اللہ ہیں کہ خدا کو دینا ہوتا ہے تو اُن کے ہاتھ سے دیتا ہے: يَدُ اللّٰهِ فَوْقَ أَيْدِيهِمْ، کہنا ہوتا ہے تو ان کی زبان سے کہتا ہے: وَمَا يَنطِقُ عَنِ الْهَوَىٰ إِنْ هُوَ إِلَّا وَحْيٌ يُوحَىٰ۔ ان کو محمدی المشرب کہتے ہیں۔
کون نہیں جانتا کہ غلام کا کچھ نہیں کیونکہ وہ خود اپنا نہیں بلکہ اپنے آقا کا ہے۔ جو غلام اپنے آپ کو آقا کی طرح آزاد سمجھتا ہے وہ باغی ہے؛ جو اپنی کمائی کو اپنا مال سمجھتا ہے وہ غاصب ہے، نمک حرام ہے؛ جو آقا کی خدمت سے جی چراتا ہے ناشکر ہے؛ جو مالک کی عطا پر راضی نہیں ہوتا یا اس کو بے محل صرف کرتا ہے وہ بدمعاش ہے۔ عاقل بندہ آقا کی اطاعت کرتا ہے، شب و روز کمرِ بندگی چست رکھتا ہے۔ نہ کپڑے کی فکر، نہ کھانے کا خیال، نہ راحت سے غرض، نہ آرام سے مطلب...
نہ کھانے کا خیال، نہ راحت سے غرض، نہ آرام سے مطلب۔ کفش برداری پر ناز، نیاز ہی اُس کا مایۂ امتیاز۔ اُس کی فکر ہے تو آقا کو، اُس کے متعلقین اور اس کے بال بچوں کی فکر ہے تو آقا کو۔ دیکھو جوان بیٹے کا نفقہ باپ پر واجب نہیں، مگر غلام اور اُس کے چھوٹے بچوں کا نفقہ آقا پر لازم ہے۔ واہ رے غلامی کہ غلام کی عزت آقا کی عزت ہو جاتی ہے: سَبُّ الْعَبْدِ إِهَانَةُ الْمَوْلَى، بلکہ غلام کی ذات اُس کے آقا کی ذات سے مل کر ایک ہو گئی: مَوْلَى الْقَوْمِ مِنْهُمْ۔ ”أَصْبَحْتُ كُرْدِيًّا وَأَمْسَيْتُ عَرَبِيًّا“۔
جو غلام آقا کے سوا کسی اور سے مانگتا ہے وہ بدمعاش ہے۔ کیوں؟ وہ اس طرح اپنے آقا کو بدنام کرتا ہے۔ بعض غلام اپنے آقا سے ہی مانگتے ہیں مگر جلد بازانہ؛ بعض التجا کرتے ہیں، خوشامد کرتے رہتے ہیں، جہاں آقا کو خوش دیکھا اپنی کوئی آرزو پوری کرالی۔ بعض اپنے مقاصد کی تکمیل آقا پر چھوڑ دیتے ہیں؛ بعض کو نہ ذاتی غرض رہتی ہے نہ وہ کوئی سوال کرتے ہیں؛ بعض ذاتی غرض تو نہیں رکھتے مگر سوال کو بندگی کا کمال سمجھتے ہیں۔ بعض وقت کا اقتضاء، مالک کا مقصد دیکھتا رہتا ہے؛ محنت کو برداشت، تکلیف پر صبر کرتا ہے؛ درد سے لذت اٹھاتا ہے۔ جب سمجھتا ہے کہ اس وقت سوال سے مالک خوش ہوگا تو خود مانگتا ہے اور دوسروں کو مانگنا سکھاتا ہے، اور آقا سے مانگتا ہے۔ مالک بھی خوب سمجھتا ہے کہ اُس کا ذاتی مقصد میں ہوں، اُس کی اصلی غرض ہے تو میرے کمال کا اظہار ہے۔ ایسے عاقل غلام کو عہدہ ملتا ہے، جاگیر ملتی ہے اور وہ صوبہ داری سے سرفراز ہوتا ہے۔ سب کچھ رکھتا ہے مگر اپنا کچھ نہیں رکھتا، کیوں؟
وہ غلام ہے اور غلام کا جو کچھ ہے سب آقا کا ہے۔
زیادہ عنایت ہوتی ہے تو ندیموں میں جگہ ملتی ہے۔ آقا کے پاس بیٹھتا ہے، ایک دستر خوان پر کھاتا ہے، ایک جام سے پیتا ہے۔ غلامی میں محبوبیت نمایاں ہوتی ہے۔ محمود کو اپنا تماشا دیکھنا منظور ہوتا ہے تو وہ ایاز کو اپنے کپڑے پہناتا ہے، تخت پر بٹھاتا ہے، سب سے نذریں دلواتا ہے۔ ایاز بھی اکڑ کر بیٹھتا ہے، بڑی ہی بے پرواہی سے نذریں لیتا ہے۔ کیوں؟ وہ اس وقت آقا کی تمثیل کر رہا ہے، مگر دل میں خوب سمجھتا ہے کہ نہ کپڑے میرے ہیں اور نہ تخت میرا، اور میں وہی غلام ہوں اور سب کچھ میرے آقا کا ہے۔ تماشا ختم ہو جاتا ہے، پھر وہی اگلے کپڑے، وہی پہلی جگہ۔ نہ اس تمثیل سے اُس کی کوئی ذاتی غرض متعلق تھی نہ اس سابقہ حالت پر عود کرنے سے اُس کے دل پر کچھ گرانی ہی ہے۔ اس میں آقا کی خوشی تھی اور یہ اُس کی اصلی حالت ہے جو اس کے نقطۂ نظر سے کبھی نہیں ہٹی۔ ”ایاز قدرِ خود بشناس“۔ آقا کو ضرورت ہوتی ہے تو اُس کو دوسرے شہر کو روانہ کرتا ہے، رعایا کو اس کے توسط سے نہایت ضروری اور اہم احکام بھیجتا ہے۔ غلام خوشی سے دربار چھوڑتا ہے، اپنی خوشی پر بادشاہ کی خوشی کو ترجیح دیتا ہے، یعنی حضور پر غیبت کو اختیار کرتا ہے۔ نہیں، یہاں غیبت کہاں؟ جو حکم بادشاہ خود اپنے منہ سے سناتا تھا، غلام کے منہ سے سنا رہا ہے۔ حقیقت میں یہ بھی ایک تمثیل ہے جو یہ غلام ادا کر رہا ہے۔
شہاب الدین غوری کو مہاراجہ قنوج (جس کا باپ خراج دیتا تھا) کہلا بھیجتا ہے کہ اب تمہارے ہمارے بیچ میں تلوار ہے۔ شاہ جلالت پناہ تخت سے اُٹھتا ہے...
شاہ جلالت پناہ تخت سے اُٹھتا ہے، کمر سے تلوار نکالتا ہے اور اس سے ان کے فرستادہ قاصدوں کو کاٹ کاٹ کر ڈھیر کر دیتا ہے۔ غلاموں کی طرف اشارہ کرتا ہے، غلام گردنیں جھکائے آگے بڑھتے ہیں، بادشاہ وار کرتا ہے، سر کٹ کٹ کر گر جاتا ہے اور غلام حقِ جاں نثاری سے سبکدوش ہوتا ہے۔ ایک کے بعد دوسرا اور دوسرے کے بعد تیسرا سر بکف کھڑا ہے۔ اس واقعہ سے بادشاہ کا کمالِ شمشیر زنی اور غلاموں کا کمالِ جاں بازی نمایاں ہوتا ہے، اور ان کا خوشی سے مرنا اُن کو صفحۂ تاریخ پر حیاتِ ابدی بخشتا ہے۔
یہ تو دنیا کے غلاموں کا ذکر تھا جن کو ان کے آقاؤں نے نہ نیست سے ہست کیا، نہ جان ان کی ملک ہے۔ وہ تو غلاموں کے باطنی حالات سے ناواقف ہیں اور اُن کو غلاموں کے دلی خیالات پر بھی قابو نہیں۔ چاہا تو اپنے غلام کو آزاد کر دیا، کچھ نہ ہوا تو ایک دن مر کر ضرور غلام آزاد ہو جائے گا۔
مگر خدا اور بندے کی نسبت ایسی نہیں! یہ رشتہ ایسا مضبوط ہے کہ نہ کسی کے توڑے ٹوٹ سکتا ہے نہ کسی کے کاٹے کٹ سکتا ہے۔ لاکھ نہ مانو، مگر ہم ہیں غلام! مرنا بھی غلامی میں کوئی فرق نہیں پیدا کر سکتا۔ جان بھی ہے تو خدا کی ہے: وَنَفَخْتُ فِيهِ مِنْ رُوحِي۔
شریک الباری پیدا ہوتا تو بندہ آزاد ہوتا۔ نازشِ حسرتؔ بیجا نہ کر بچارہ...
نادان اشیاء کو اپنا سمجھتے ہیں اور خدائے تعالیٰ اپنا: لِلّٰهِ مَا فِي السَّمَاوَاتِ وَمَا فِي الْأَرْضِ۔
بندہ جھوٹا ہے اور خدا سچا: وَمَنْ أَصْدَقُ مِنَ اللّٰهِ حَدِيثًا۔
پھر تو کس سے دعویٰ اشتراک و انبازی کرتا ہے؟ بندہ اور دعویٰ خدائی! انسان اور اس کی خود نمائی!
ذی فہم اپنے افعال پر غور کرتا ہے تو ان کی قدرت بھی اپنے میں نہیں پاتا: خَلَقَكُمْ وَمَا تَعْمَلُونَ (تم کو اور تمہارے عملوں کو پیدا کیا)؛ صفات پر نظر کرتا ہے تو اپنے لئے اس کا پتہ نہیں پاتا: نہ سماعت ہے نہ بصارت: إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ، نہ ارادہ ہے نہ مشیئت: وَمَا تَشَاءُونَ إِلَّا أَن يَشَاءَ اللّٰهُ رَبُّ الْعَالَمِينَ۔
کبھی خیال کرتا ہے کہ میں نہیں ہوں اور دنیا ہے، تو عقل قہقہہ لگاتی ہے کہ یہ بداہت کا انکار ہے اور حق کی مخالفت ہے۔ اور دنیا سے اَمان ناپید۔ پھر خیال کرتا ہے کہ میں ہوں اور دنیا نہیں، تو اپنے آپ کو ناحق خیال کرتا ہوں: اگر دنیا میرا بیہودہ خیال ہے تو میرے خیال کرنے سے کوئی چیز پیدا ہوتی ہے نہ نہیں خیال کرنے سے معدوم۔
تمام خوبیاں اُسی کی ہیں اور تمام محامد اسی کی طرف رجوع کرتی ہیں: إِلَيْهِ يَصْعَدُ الْكَلِمُ الطَّيِّبُ وَالْعَمَلُ الصَّالِحُ يَرْفَعُهُ، وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ۔
خود کو سمجھتا ہے کہ میں ہوں تو عقل ڈانٹتی ہے کہ نفسِ وجود کیا ایک معنی نہیں ہے؟ اور کیا وحدتِ انتزاعی وحدتِ منشاء پر دال نہیں؟ کیا نیستی بھی کوئی شئے ہے کہ اس میں ہستی کا جلوہ ہو؟ کیا ثبوتِ شئی لِشَيْءٍ فَرْعُ ثُبُوتِ الْمُثْبَتِ لَه؟
لِشَيْءٍ فَرْعُ ثُبُوتِ الْمُثْبَتِ لَه، صَحِّحِ الْعَرْشَ ثُمَّ انْقُشْ! کیا ہستی ہے؟ نیستی ہے؟ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللّٰهِ۔ یہ تو اجتماعِ نقیضین ہے! کیا ہستی نیستی بن گئی ہے، یا نیستی ہستی؟ یہ تو انقلابِ حقائق ہے! جب میں نہ ہستی ہوں اور نہ نیستی تو احکامِ واقعہ مجھ پر کیسے؟ إِنَّا لِلّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ وجودی احکام وجود پر لگتے ہیں اور عدمی عدم پر۔
میں آسمان پر نہ سہی، زمین پر نہ سہی، میں اپنے آپ کو نہیں جانتا تو کیا ہوا، میں خدا کے علم میں ہوں کیونکہ خدا مجھے جانتا ہے اور وہی خوب جانتا ہے کہ میں کیا ہوں، کیونکر ہوں۔
رجوع الی اللہ بندوں کو مختلف طور پر ہوتا ہے: کوئی ہر شے کو اپنے حصولِ کمال میں خدائے تعالیٰ کا محتاج پاتا ہے اور اُس کی ربوبیت کی شان جلوہ گر ہوتی ہے۔ کوئی مخلوقات کو سراپا احتیاج سمجھتا ہے اور قیومیت اس کے روبرو متجلی ہوتی ہے۔ کسی کی نظر ہر ایک کے مرنے اور فنا ہونے پر ٹھیرتی ہے اور اس پر اسم الممیت نمایاں ہوتا ہے؛ کوئی دنیا کی جمیع اشیاء کو...
جمیع اشیاء کو نیست سے ہست ہوتا ہوا دیکھتا ہے اور اسم البدیع کی تجلی ہوتی ہے اور اس پر اس اسم کا انکشاف ہوتا ہے۔ غرض کسی پر دو، کسی پر چار، کسی پر دس، کسی پر بیس اسماء کی تجلی ہوتی ہے۔ خدائے تعالیٰ کے صفات کا علم ہوتا ہے تو اپنے صفات کو کالعدم پاتا ہے، بلکہ اپنے صفات کے اثبات کو شرک فی الصفات اور دور از توجیہ سمجھتا ہے۔ جس امر میں جس قدر کسی کو اپنے فقر کا علم ہوگا اسی قدر خدائے تعالیٰ کی غنا کا انکشاف ہوگا، اور یہ علم اُس کو خدائے تعالیٰ سے ایک نسبت و ربط پیدا کر دے گا۔ شخصی ذوق، ذاتی تجربہ و مشاہدہ، صحبتِ اہلِ نسبت، دوام، قوّتِ توجہ سے اس نسبت کو قوّت ہوتی ہے۔
جس اسم سے کسی کو نسبت ہوگی اس اسم کی تجلی اُس پر ہوگی اور دوسروں پر اُس کا اثر ظہور پائے گا، اور وہ شخص اُس اسم کا بندہ کہلائے گا۔ مثلاً کسی شخص کی نظر خدائے تعالیٰ کی شانِ با رحمت پر ٹھیرتی ہے اور رات دن اُسی خیال میں مستغرق رہتا ہے تو یقیناً اُس پر خدائے تعالیٰ کا رحم بھی ہوگا اور وہ بھی خدائے تعالیٰ کے بندوں پر رحم کرے گا۔ ایسا شخص عبد الرحمٰن، عبد الرحیم سے موسوم ہوگا۔ یا کسی کو خدائے تعالیٰ کی قدرت سے نسبت و ربط ہوگا تو وہ عبد القادر یا عبد المقتدر ہوگا۔ مگر کامل بندہ تو وہی ہوگا جس کو خدائے تعالیٰ کی ذاتِ مستجمعِ جمیع کمالات سے وابستگی ہوگی اور یہی شخص ”عبد اللہ“ کہلانے کا مستحق ہوگا!
عبد اللہ کہلانے کا مستحق ہوگا۔ وہ اپنی عدمیتِ محض پر رہے گا، نہ کسی شئے کو اپنی ملک جانے گا، نہ کسی قوّت سے خود کو موصوف سمجھے گا۔ وہ خود کو بالکل عاجز پائے گا اور خدائے تعالیٰ اس سے عظیم الشان آثارِ قدرت و خوارقِ عادات نمایاں فرمائے گا۔ بالجملہ ”عبد اللہ“ وہ ہے جو اپنا کچھ نہ سمجھے اور خدائے تعالیٰ ساری دنیا کو اُس کا کر دے:
بندے تو سب خدائے تعالیٰ کے ہیں خواہ کوئی مانے یا نہ مانے؛ ماننے والوں کی بھی کیا ہستی ہے؟ ہزار بار ہم بھی خدا کو پکارتے ہیں، عمر بھر ”یا اللہ“ پکاریں گے، مگر وہ بھی کہے کہ ”ہاں تو میرا بندہ ہے“!
قرآن شریف میں جناب عیسیٰ علیہ السلام کی طرف سے نقل کیا گیا ہے: إِنِّي عَبْدُ اللّٰهِ آتَانِيَ الْكِتَابَ (میں اللہ کا بندہ ہوں، اُس نے مجھے کتاب دی ہے)؛ خضر علیہ السلام کے متعلق فرمایا: عَبْدًا مِّنْ عِبَادِنَا (ہمارے بندوں میں سے ایک بندہ، یعنی ایسے بندے ہمارے اور بھی ہیں)۔ اسی طرح دوسرے انبیاء علیہم السلام کو؛ اور ایک محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرمایا: وَأَنَّهُ لَمَّا قَامَ عَبْدُ اللّٰهِ (جب اللہ کا بندہ کھڑا ہوا)، سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا مِّنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ۔
الَّذِي بَارَكْنَا حَوْلَهُ لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا إِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ۔ ترجمہ:- پاک ہے وہ ذات جو ایک رات اپنے بندے کو با حرمت مسجد سے یعنی مسجد کعبہ سے مسجد اقصیٰ یعنی بیت المقدس کی طرف لے گیا، جس کے اطراف ہم نے برکت دی (ابراہیم علیہ السلام اور دوسرے بہت سے پیغمبر اور موسیٰ علیہ السلام بھی وہیں ہیں، عیسیٰ علیہ السلام بھی وہیں پیدا ہوئے تھے) تاکہ ہم اسے اپنی بعض نشانیاں دکھائیں، بے شک وہ سننے والا، دیکھنے والا ہے (بالذات تمام صفات اس کی ہیں، تم کیا کر رہے ہو اور کیا کہہ رہے ہو، اس سے اللہ با خبر ہے)۔ (حقیقتِ معراج ص ۲۷)
صاحبو! معراج شریف کے متعلق بہت سی قابلِ تفصیل باتیں ہیں۔ مشتے از خروارے ہم بھی لکھتے ہیں۔
کیا معراج کا ہونا ممکن ہے؟ بے شک ممکن ہے! جس طرح جبرئیل علیہ السلام کا اترنا حق ہے، اس عالم میں صورت لے کر آنا ممکن ہے، حضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا اس عالم سے عروج فرما کر لوازمِ بشری کو چھوڑ کر دربارِ رب العزت میں پہنچنا بھی حق ہے۔ بے صورت جبرئیل کا با صورت ہو جانا، با صورت آنحضرت کا بے صورت ہو جانا کچھ دشوار نہیں، لائقِ انکار نہیں۔ ذرا اتنا تو سوچو کہ ہم جو اس دنیا میں ہیں، مادی ظلمتوں میں گرفتار ہیں، کیا اس سے پہلے عالمِ مثال میں نہ تھے؟ کیا اُس سے پہلے عالمِ ارواح میں نہ تھے؟ اس سے پہلے علمِ الٰہی میں نہ تھے؟ بے شک تھے! کیا جو زمانے اور اَدوار کے زنداں میں گرفتار ہیں، اب عالمِ مثال میں نہیں رہے؟
یا عالمِ ارواح میں نہیں رہے؟ ہماری ”انا“ اپنے لواحقِ جسمانی اور لواحقِ مادیات دونوں سے جدا ہے۔ ہم جس طرح اس دنیا میں ہیں، مافوق عوالم میں بھی ہیں۔ پھر رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کا معراج شریف کے لئے تشریف لے جانا گویا اپنے قدیم محل کی طرف رجوع کرنا ہے۔
معراج شریف کب ہوا؟ رسالت کے پانچویں سال۔
کہاں ہوا؟ آپ مکہ معظمہ میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کی بہن اُمِ ہانی کے گھر تشریف فرما تھے، وہاں سے مسجدِ حرام میں آ کر استراحت فرمائی۔ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ معراج شریف میں رات کے وقت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو اللہ اپنے ساتھ لے گیا۔
معراج رات کو کیوں ہوا؟ مذہبی کاموں کا دار و مدار علمِ غیب پر ہے۔ بے دیکھے یقین کرنا ہی کمال ہے۔ اگر دن کو ہوتا تو سب کو یقین آ جاتا، حضرت ابوبکر صدیق اور ابو جہل میں مابہ الامتیاز کیا رہتا!
”أَسْرَىٰ بِمُحَمَّدٍ“ کیوں نہیں ہے اور ”بِعَبْدِهِ“ کیوں ہے؟ انسان کو جتنا عروج ہوتا ہے اُس کی عبدیت کی وجہ سے ہوتا ہے؛ جتنی عبدیت اتنا ہی اس کا مرتبہ، اتنا ہی اُس کا عروج۔ ”بِعَبْدِهِ“ میں عروج کی علت اور سبب بیان کیا گیا ہے، اور یہ بھی کہ عبدِ کامل صرف اور صرف حضرت رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔
”أَسْرَىٰ“ شب روی کو کہتے ہیں، پھر ”لَيْلًا“ کیوں؟ یہ بتانے کے لئے کہ شب بیداری میں خاص برکت ہے، یا اس لئے کہ یہ معراج پوری رات میں نہیں ہوا بلکہ رات کے ایک قلیل جزو میں واقع ہوا۔ بعض عاشقانِ محمد کا خیال ہے کہ معراج اگر دن کو ہوتا اور آنکھوں کے سامنے سے جسدِ مبارک غائب ہو جاتا تو عاشقانِ دیدارِ نبوت تڑپ تڑپ کر جان دے دیتے!
عاشقانِ دیدارِ نبوت تڑپ تڑپ کر جان دے دیتے۔ لفظِ ”عبد“ سے یہ بھی معلوم ہوتا ہے کہ معراج مبارک جسمانی ہوا، کیونکہ جہاں جہاں ”عبد“ کا لفظ آتا ہے وہاں وہاں جان و تن کا مجموعہ مراد ہوتا ہے، نہ کہ صرف جان و روح۔
کیا معراج مبارک جسمانی ہوا یا روحانی؟ جسمانی بھی ہوا اور روحانی بھی۔ جب تک عالمِ اجساد میں تھے جسمانی معراج تھا؛ جب آپ نے عالمِ علوی کی طرف توجہ فرمائی آپ کا جسمِ مبارک اُسی کے لائق ہو گیا، اور معراج روحانی ہوا۔ ہم نے ابھی بیان کیا ہے کہ غیر مادی صورت جبرئیل کا مادی صورت میں آنا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا مادہ کو چھوڑ کر غیر مادی ہو جانا کچھ زیادہ مشکل نہیں۔ روحانی معراج تو ہمیشہ ہی ہوا کرتا تھا۔ روحانی معراج تو غلامانِ محمد کو بھی ہوتا ہے؛ جن پر عالمِ مثال منکشف ہو گیا ہے وہ کیا نہیں دیکھتے؟ وارثانِ حضرت رسالت و نبوت کو معراجِ جسمانی نہ سہی، نعلینِ نبوی کے صدقہ سے معراجِ روحانی ہو جاتا ہے۔
”مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ“ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ مسجدِ کعبہ، مسجدِ بیت المقدس سے زیادہ با احترام ہے، ایک نماز مسجدِ کعبہ میں پڑھی جائے تو اس کا مسجدِ اقصیٰ سے زیادہ اجر ملتا ہے۔ معراج میں کعبہ سے اقصیٰ تشریف لے جانا اس پر شاہد ہے۔
”إِنَّ أَوَّلَ بَيْتٍ وُضِعَ لِلنَّاسِ لَلَّذِي بِبَكَّةَ مُبَارَكًا“ سے ثابت ہوتا ہے کہ سب سے پہلا معبدِ الٰہی کعبۃ اللہ شریف اور اس کی مسجد ہی ہے۔ عام مفسرین کہتے ہیں کہ کعبہ کو حضرت ابراہیم علیہ السلام نے بنایا، مگر ”أَوَّلَ بَيْتٍ“ سے تو یہ ثابت ہے کہ سب سے پہلی عبادت گاہ کعبہ ہے، جہاں عرفات میں حضرت آدم علیہ السلام اور حضرت حوا علیہا السلام کا ملاپ ہوا تھا۔
کو قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے۔
اب میں آیتِ کریمہ کے لطائف بیان کرتا ہوں۔ خدائے تعالیٰ فرماتا ہے:
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ لَيْلًا
(پاک ہے وہ ذات جو اپنے بندے کو رات کو لے گیا)۔
خدائے تعالیٰ نے ابتدا ہی میں ”پاک ہے“ اس لئے فرمایا کہ ناواقف دیدار اور معراج کو خدائے تعالی کی تنزیہ و بے چونی کے خلاف نہ سمجھے۔ معراج شریف کے رات ہونے سے یہ فائدہ ہے کہ ایمان بالغیب ہی تصدیق کا معیار ہے۔ پروانہ ہائے نبوت کو پریشانی نہ ہو۔ یہ بات ہمیشہ یاد رکھو کہ ”ہُوَ الظَّاهِرُ“ کا جلوہ دن سے اور ”ہُوَ الْبَاطِنُ“ کا رات سے مناسبت رکھتا ہے۔ اس لئے اشغالِ باطنہ رات کو زیادہ مفید ہوتے ہیں۔
”بِعَبْدِهِ“ یعنی عبودیت معیت پر دلالت کرتی ہے، یعنی حضرت کو اللہ تعالیٰ کی معیت پہلے ہی سے تھی، یہ نہیں کہ معراج سے پہلے کچھ بعید تھا اور معراج میں قرب ہوا، نہ گذشتہ معیت سے خدائے تعالی کی تنزیہ پر کوئی اثر پڑتا تھا، نہ عرش کے قرب سے اس کی بے چونی میں کوئی تغیر لازم آتا ہے۔
عبد کا لفظ اس لئے بیان فرمایا کہ سب سے افضل صفت عبدیت ہی ہے۔ خدائے تعالیٰ نے تمام عالم کو اظہارِ عبودیت کے لئے پیدا کیا ہے، کیونکہ عبد ہی پر رب کے صفات نمایاں ہوتے ہیں: ”وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ“۔ نیز رسالت میں خدا کے ساتھ امت کا بھی لحاظ ضرور ہوتا ہے۔
عبدیت میں صرف رب سے نسبت ہوتی ہے۔ نیز معراج شریف میں کوئی تبلیغی کام بھی متعلق نہ تھا۔ محبوبیت بھی ایک وصفِ خاص ہی میں نمایاں ہوتی ہے۔ عبدیت کیا ہے جو ہر رنگ میں ظاہر ہوتی ہے۔ عبد اپنے کمالِ احتیاج الی الرب کی وجہ سے روح، مثال، جسمِ ناسوتی پر صادق آتا ہے، جو معراجِ جسمانی پر دال ہے۔
”بِعَبْدِهِ“ میں اپنی ذاتِ پاک کی طرف نسبت کی ہے، جو حضرت کے عبد اللہ ہونے پر دال ہے۔ نیز ”بِعَبْدِهِ“ میں اظہارِ علّیتِ اسراء ہے، یعنی کمالِ عبدیت کی وجہ سے حضرت کو معراجِ جسمانی سے سرفرازی ہوئی، اور آپ ہیکلِ ناسوتی تک جبروت سے جس طرح روح سے نزول فرماتے آئے اسی طرح پھر ناسوت سے عروج کرتے کرتے روح کو پہنچ گئے، اور وہاں قوسِ اعلائے دائرۂ وجود بمعنے الوہیت اور قوسِ اسفل دائرۂ وجود یعنی عبودیت دونوں ایک دوسرے سے مل گئے۔
عبدیت سے اس امر کی طرف بھی اشارہ ہے کہ غلامانِ دربارِ نبوت اگر اپنے آقا کی بندگی میں اتباع کریں گے تو انھیں اُن کے لائق معراج یعنی روحانی و کشفی ترقی اور ”اُعْبُدِ اللهَ كَانَّكَ تَرَاهُ“ (اللہ کی عبادت کرو گویا کہ تم اسے دیکھ رہے ہو) سے سرفراز و ممتاز ہونگے۔
مسجد کعبہ معظمہ سے مسجد بیت المقدس کی طرف لے گیا جس کے اطراف ہم نے برکت دی ہے۔ حضرت کو خدائے تعالیٰ نے...
...پہلے کمالاتِ ابراہیمی کی تفصیلی سیر سے مشرف کیا۔ اس لئے آپ کعبہ معظمہ میں تھے، پھر کمالاتِ دیگر انبیاء اولوا العزم کی سیر سے ممتاز فرمایا، اس لئے بیت المقدس کی طرف لے گیا، جہاں ان حضرات کے قبورِ مبارک ہیں، پھر کمالاتِ ذاتِ محمدی کی سیر کرائی اور فوقِ عرشِ اعظم تک عروج ہوا۔ اس تقریب سے غالباً کعبہ معظمہ قبلہ بنا پھر بیت المقدس پھر کعبہ معظمہ، مگر نوبتِ ثانیہ میں کعبہ ابراہیمی کعبہ محمدی ہو گیا تھا!
وَالْحَمْدُ لِلَّهِ وَالصَّلَوةُ عَلَى عَبْدِهِ وَحَبِيبِهِ وَنَبِيِّهِ وَمُصْطَفَاهُ
لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا - تاکہ ہم اپنے بندے کو اپنی نشانیاں دکھائیں۔
اس میں اس امر کی طرف اشارہ ہے کہ ہزار تجلیات دکھائے جائیں مگر ذاتِ قدسی صفتِ خداوندی حیطۂ ادراکِ بشری سے پاک ہی رہتی ہے، اس کی تنزیہِ ذات پر کوئی داغ نہیں لگتا، وہ اس وقت بھی:
ای برتر از قیاس و خیال و گمان و وہم
وز ہر چہ دیدہ ایم و شنیدیم و خواندہ ایم
دفتر تمام گشت و بہ پایان رسید عمر
ما ہمچنان در اولِ وصفِ تو ماندہ ایم
وہ اب بھی ”لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ“ ہے۔ وہ اب بھی ”وَهُوَ بِكُلِّ شَيْءٍ مُحِيطٌ“ ہے۔ وہ الان کما کان ہے۔
اِنَّهُ هُوَ السَّمِيعُ الْبَصِيرُ - اگر ضمیر اللہ جل جلالہ کی طرف رجوع کرے تو معنیٰ یہ ہونگے کہ چونکہ بندہ کی کیا مجال کہ آقا سے کسی امر میں...
...دعوائے شرکت کر سکے۔ موجود ہمیشہ موجود رہیگا اور معدوم ہمیشہ معدوم۔ کائنات میں جو کچھ ہے ہستیِ حقیقی کا ہے۔ بندے میں جو کچھ صفات ہیں وہ سب پروردگار کے ہیں لہذا بالحقیقہ وہی سننے والا وہی دیکھنے والا ہے یا یہ معنی ہیں کہ جب تک فنائیت نہ ہو دیدارِ حق سے کوئی مشرف نہیں ہو سکتا۔ خدا ہی اپنے آپ کو دیکھتا ہے نہ کہ کوئی اور۔
اگر ضمیر حضرت کی طرف راجع ہو تو یہ معنی ہونگے۔ چونکہ ہر شخص اپنی نسبت کے ذریعہ سے ہی دیکھتا اور سنتا ہے اور اپنی حقیقت و عین سے کبھی باہر نہیں نکل سکتا اور تمام نسبتوں کا مرکز و منبع نسبتِ محمدی ہے، اور تمام حقائق و اعیان کا مرجع حقیقت و عینِ محمدی ہے۔ لہذا حضرت ہی حق تعالیٰ کو اپنی نسبت و حقیقت سے دیکھتے اور سنتے ہیں۔
معراج کے متعلق چند تنقیح طلب امور یہ ہیں:
۱۔ کیا معراج مبارک حسی و جسمانی ہوا یا مثالی و کشفی یا منامی یعنی خواب میں؟
۲۔ معراج مبارک کہاں تک ہوا؟ کیا بیت المقدس تک یا عرشِ اعظم تک؟
۳۔ کیا سید المرسلین کو رویت سے سرفرازی ہوئی یا نہیں؟
ہم تیسرے امرِ تنقیح طلب سے پہلے بحث کریں گے کیونکہ ہماری نظر...
...میں یہ امر اور امور سے زیادہ اہمیت رکھتا ہے۔ اس مسئلہ میں سب سے بڑا استدلال جو کیا جاتا ہے حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کا قول ہے۔
مسروق سے روایت ہے کہ انہوں نے کہا کہ میں نے عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا سے عرض کیا: اماں جان! کیا محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے رب کو دیکھا؟ ام المؤمنین نے فرمایا: تم نے جو کہا اس سے تو میرے بدن کے رونگٹے کھڑے ہو گئے۔ ان تین باتوں سے تم کہاں ہو یعنی کیا تم کو ان کا علم نہیں؟ جس نے ان کو بیان کیا اس نے جھوٹ کہا:
جس نے تم سے بیان کیا کہ محمد نے اپنے رب کو دیکھا ہے اس نے جھوٹ کہا، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ”لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ“ (ابصار اس کا ادراک نہیں کرتے اور وہ ابصار کا ادراک کرتا ہے)۔
اور جس نے تم سے یہ بیان کیا کہ حضرت جانتے تھے کہ کل کیا ہونے والا ہے اس نے جھوٹ کہا، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ”وَمَا تَدْرِي نَفْسٌ مَاذَا تَكْسِبُ غَدًا“ (کوئی نفس نہیں جانتا کہ کل کیا کمائے گا)۔
اور جس نے تم سے یہ بیان کیا کہ حضرت نے کوئی وحی چھپا رکھی، اس نے جھوٹ کہا، پھر آپ نے یہ آیت پڑھی: ”يَا أَيُّهَا الرَّسُولُ بَلِّغْ مَا أُنْزِلَ إِلَيْكَ“ (اے رسول! جو تم پر نازل ہوا ہے تم اس کو پہنچا دو)۔
اس حدیث پر غور کرو: جنابِ عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنہا کوئی حدیثِ مرفوع روایت نہیں کرتیں بلکہ آیت کی تفسیر فرماتی ہیں اور اسی سے استدلال کرتی ہیں۔ لہذا ہم کو چاہیئے کہ اسی آیت پر غور کریں۔ یہ آیت معراج شریف ہی سے متعلق نہیں بلکہ مطلقاً ادراک سے متعلق ہے۔
اولاً: اس آیت سے جس شے کی نفی کی گئی ہے وہ ادراکِ کنہِ ذات و تجلیِ تنزیہی ہے، اس سے رویتِ تجلیات کی نفی نہیں ہے۔
ثانیاً: ادراک احاطہ کو چاہتا ہے، اور رویت احاطہ کو نہیں چاہتی۔
ثالثاً: ”الْأَبْصَارُ“ کے لام میں حضرت بھی شریک ہیں یا نہیں۔ اگر لام استغراق کا نہ ہو اور جنس کا ہو تو بعض افراد پر صادق آنا کافی ہے۔
رابعاً: ”الْأَبْصَارُ“ سے مراد ابصارِ اہلِ دنیا ہے۔ آیت میں رویت...
...اور جب حضرت عالمِ بالا میں منتقل ہو گئے تو جو حکم اس عالم کا تھا وہ بھی باقی نہ رہا۔ مثلاً جب عیسیٰ علیہ السلام دنیا میں تھے تو کھانا پینا سونا دیگر لوازم اس عالم کے لائق آپ کو بھی لاحق ہوتے تھے۔ اب کہ آپ عالمِ علوی میں منتقل ہو گئے ہیں تو لوازم بھی باقی نہ رہے۔ یا مثلاً جبرئیل علیہ السلام غیر مرئی و لطیف تھے، جب اس عالمِ کثیف میں آ گئے تھے تو اس عالم کے لوازم ان کو بھی لاحق ہو جاتے تھے، مثلاً اعرابی کی یا دحیہ کلبی کی صورت، لباس وغیرہ۔ اس لئے کہا جاتا ہے کہ جب جن عالمِ شہادت میں سانپ کی شکل لیتا ہے تو اس میں زہر بھی آ جاتی ہے اور وہ لکڑی کی ضرب سے مر بھی جاتا ہے۔ پس جب حضرت سید الاولین والآخرین عالمِ علوی میں منتقل ہو گئے تو آپ کے ابصار سے ابصارِ عالمِ شہادت کے احکام یعنی جہت، تمیز و احتیاجِ نورِ شمس وغیرہ بھی باقی نہ رہے۔
سے دیدارِ الٰہی ثابت ہوتا ہے۔ پس ان دونوں آیتوں میں تطبیق اسی طرح ہو سکتی ہے کہ کنہِ ذات و مرتبہِ احدیت و تجلیِ ذاتی ادراکِ بصر سے خارج ہے۔ ہاں، تجلیِ صفاتی، تجلیِ مثالی، تشبیہی ہو سکتی ہے۔ ہماری اس تطبیق کی تائید جنابِ ابن عباس رضی اللہ عنہما کے قول سے ہوتی ہے۔
ہماری اس تطبیق سے کتنی کشمکش دفع ہو جاتی ہے کہ جتنی آیتیں یا احادیث نفیِ رویت کی ہیں وہ سب شانِ احدیت و تجلیِ ذاتی و کنہِ حقیقت سے متعلق ہیں، اور جتنی آیتیں یا حدیثیں ثبوتِ رویت کی ہیں وہ سب عالمِ مثال اور تجلیِ صفاتی اور اپنی اپنی نسبت کی طرف رجوع کرتی ہیں۔ اگر ایسا نہ کیا جائے تو بہت ہی صحیح حدیثوں سے انکار کرنا پڑتا ہے۔ اور چونکہ کل قیامت کے دن عیان، ایمانِ مشہود ہو جاتا ہے اس لئے اگر دنیا میں دیدار کا یقین نہ تھا تو پھر قیامت میں دیدار ماننا مشکل ہے۔ صحابہ کے اختلاف پر نہ جاؤ کیونکہ ہر ایک...
...کا مطمحِ نظر میں نے بیان کر دیا ہے۔ اب وہ صحیح احادیث بیان کرتا ہوں جس سے ثبوتِ رویت ہوتا ہے۔
اس حدیث میں تو قیامت کی بھی شرط نہیں ہے، بلکہ اس میں غالباً حضرت کے خواص اصحاب مخاطب ہیں جو کشف اور وجدان سے...
...سرفراز اور ممتاز تھے۔
جابر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کرتے ہیں کہ جنتی اپنی نعمتوں میں ہونگے کہ یکایک ان کے اوپر ایک نور چمکے گا، وہ اپنا سر اٹھائیں گے تو کیا دیکھتے ہیں کہ رب تعالیٰ کی تجلی ان پر جلوہ گر ہے۔ رب نے فرمایا: ”السَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْجَنَّةِ“ (اے جنت والو! تم پر سلام ہو)۔ حضرت نے فرمایا کہ یہ تفسیر ہے اللہ تعالیٰ کے قول ”سَلَامٌ قَوْلًا مِنْ رَبٍّ رَحِيمٍ“ کی۔ حضرت نے فرمایا کہ وہ اپنے رب کو دیکھتے ہیں اور رب ان کو دیکھتا ہے، اور وہ کسی نعمت پر مڑ کر بھی نہیں دیکھتے جب تک اپنے رب کو دیکھتے ہونگے، جب تک کہ وہ پردہ نہ کرے اور اسی کا نور اور برکت ان کے گھروں میں باقی رہ جائے۔ (ابن ماجہ)
قدیم فلاسفہ اور مادئین ابصار کے لئے جہت، خروجِ شعاع یا انطباع وغیرہ کے شرائط لگاتے ہیں، وہ ان کے اپنے مادّی ابصار کے متعلق ہے۔ رویتِ الٰہی کے ابصار کے متعلق نہیں ہے۔ آج کل مسمریزم اور ہپناٹزم نے ان مادّیین کے نسجِ عنکبوت کو تہِ خاک کر دیا ہے۔ ہم کو نہ فلسفے کی بے جا شکوک کی پروا ہے، نہ اب ان اسپرٹ پرستوں کی تائید سے کچھ فخر۔ ہمارا یقین خدا اور رسول کے کلام پر ہے، وہ الان کما کان ہے۔
اب میں پہلے امرِ تنقیح طلب پر بحث کرتا ہوں کہ معراجِ مبارک جسمانی ہوا یا کشفی و مثالی یا منامی و خواب میں؟ میرے پاس معراجِ مبارک تینوں طرح سے ہوا ہے، ان میں سے میں پہلے معراجِ جسمانی پر گفتگو کروں گا۔
سُبْحَانَ الَّذِي أَسْرَىٰ بِعَبْدِهِ یعنی پاک ہے وہ پروردگار جو لے گیا اپنے بندے کو مِنَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ إِلَى الْمَسْجِدِ الْأَقْصَى یعنی مسجدِ حرام سے مسجدِ اقصیٰ یعنی بیت المقدس تک۔ اب ذرا غور کرو:
اولاً: لفظِ سبحان خود اس کو بتاتا ہے کہ معراجِ مبارک سے خدائے تعالیٰ کی تنزیہ پر کوئی اثر نہیں پڑتا، کیونکہ آگے چل کر فرمایا: ”لِنُرِيَهُ مِنْ آيَاتِنَا“ کہ ہم اس کو اپنی تجلیوں میں سے تجلیِ اعظم کا دیدار کرائیں۔ اور یہ تمام لوگ جو معراجِ مبارک سے برسرِ انکار ہیں وہ معراجِ جسمانی اور شانِ تنزیہ کی وجہ سے ہے۔ جب معراجِ مبارک میں تجلیِ اعظم کا دیدار ہے تو معراجِ جسمانی لینے میں کوئی حرج نہیں۔
ثانیاً: ”اَسْرٰی“ کے معنی حقیقتاً رات کے وقت لے جانے کے ہیں، خواب اور منام پر یہ لفظ حقیقتاً نہیں کہا جا سکتا۔ ظاہر ہے کہ جب تک حقیقی معنی ممتنع و محال ثابت نہ ہوں مجازی معنیٰ لینے کا کوئی حق نہیں ہے۔
ثالثاً: اگر معراج روحانی ہوتا تو پہلے ”اَسْرٰی بِرُوْحِ عَبْدِهِ“ فرماتا کیونکہ ”عَبْدِهِ“ میں حضرت کی روح و تن دونوں شریک ہیں۔ پس اگر صرف روح مقصود ہوتی تو ”بِرُوْحِ عَبْدِهِ“ ہوتا۔
رابعاً: خواب دیکھنے سے کون انکار کر سکتا ہے۔ کفار کا اعتراض، ضعیف عقیدے والوں کا بدل جانا اور مرتد ہو جانا، تصدیق کرنے والوں کے مراتب میں ترقی، حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کا اس واقعہ کی تصدیق کی وجہ سے خطاب ”صدیقِ اکبر“ سے سرفراز ہونا، یہ سب واضح دلائل ہیں کہ معراج جسمانی تھا۔
خامساً: ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ حضرت سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے اپنے آپ کو حطیم میں دیکھا کہ قریش میرے سفرِ شب سے سوال کرتے جاتے ہیں۔ انھوں نے بعض ایسی چیزوں سے بھی سوال کیا جس پر میں نے غور نہیں کیا تھا۔ اس سے مجھے ایسی بے قراری ہوئی کہ کبھی ویسی بے قراری نہ ہوئی تھی۔ خدائے تعالیٰ نے میرے لئے بیت المقدس کو بلند کر دیا کہ میں اس کو دیکھتا تھا اور جواب دیا جاتا تھا۔ بھلا کوئی وجہ ہے کہ خواب کی کوئی ایسی تفتیش کیوں کرے؟
سادساً: بیہقی اور ابن مردویہ شداد بن اوس کے واسطے حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں کہ انھوں نے حضرت سے شبِ معراج عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نے رات کو آپ کی جگہ آپ کو ڈھونڈا مگر آپ کو نہ پایا۔ حضرت نے جواب دیا کہ مجھ کو جبرئیل مسجدِ اقصیٰ کو لے گئے تھے۔
اب رہا معراجِ منامی کا ہونا، وہ احادیث میں بکثرت پایا جاتا ہے اور حضرت کی عادتِ مبارک تھی کہ صبح کی نماز کے بعد لوگوں کے خواب دریافت فرماتے، کئی دفعہ خود آپ نے معراجِ منامی پر دلالت کرنے والے خواب بیان فرمائے۔ اسی طرح کشفی و مثالی معراج بھی بکثرت ہوتے، بلکہ سرکار کی حالت تو یہ تھی کہ ”وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَكَ مِنَ الْأُولَى“...
...یعنی ہر پچھلی حالت اگلی حالت سے اعلیٰ و بالا ہے۔ جناب امامِ اعظم نے سو موقع پر خدائے تعالیٰ کو خواب میں دیکھا۔ غلامانِ محمد کو ایسے خواب اور ایسے کشف ہوتے ہی رہتے ہیں اور انشاء اللہ قیامت تک ہوتے رہیں گے۔ ان احادیثِ معراجِ منامی کی وجہ سے ہی لوگ معراجِ جسمانی کے منکر ہو گئے، اگر وہ غور کرتے تو کوئی چپقلش اور کشمکش ہی نہ رہتی۔
اب رہا دوسرا تصفیہ طلب امر کہ معراجِ مبارک کہاں تک واقع ہوا؟ اس کا جواب یہ ہے کہ مسجدِ اقصیٰ تک تو قرآن سے ثابت ہے، جو حجتِ قطعی ہے۔ لہٰذا اس کا منکر کافر یا منافق ہے۔ دیگر احادیث سے عرشِ اعظم تک جانا اور دیدارِ الٰہی سے سرفراز ہونا ثابت ہوتا ہے۔ چونکہ یہ احادیث متواتر نہیں ہیں لہٰذا انکار سے کفر لازم نہیں آتا، مگر ائمہ اہلِ بیت سے ”ثُمَّ دَنَا فَتَدَلَّى فَكَانَ قَابَ قَوْسَيْنِ أَوْ أَدْنَى“ کی تفسیر میں خدائے تعالیٰ ہی مراد ہے۔ میں تو اس پر بھی یقین رکھتا ہوں۔
بحقیقت امام جعفر صادق فرماتے ہیں:
أَدْنَى رَبُّهُ مِنْهُ حَتَّى كَانَ مِنْهُ كَقَابِ قَوْسَيْنِ. وَقَالَ جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ: وَالدُّنُوُّ مِنَ اللهِ لَا حَدَّ لَهُ وَمِنَ الْعِبَادِ بِالْحُدُودِ، وَقَالَ الصَّادِقُ: انْقَطَعَتِ الْكَيْفِيَّةُ عَنِ الدُّنُوِّ، أَلَا تَرَى كَيْفَ حُجِبَ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَنْ دُنُوِّهِ وَدَنَا مُحَمَّدٌ إِلَى مَا أَوْدَعَ قَلْبَهُ مِنَ الْمَعْرِفَةِ وَالْإِيمَانِ فَتَدَلَّى بِسُكُونِ قَلْبِهِ وَزَالَ عَنْ قَلْبِهِ الشَّكُّ...
...وَالْارْتِيَابُ، وَاللهُ تَعَالَى أَعْلَمُ بِالصَّوَابِ، وَإِلَيْهِ الْمَرْجِعُ وَالْمَآبُ، وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْأَرْبَابِ. (مأخوذ از رسالہ حقیقتِ معراج)
لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ:
-۱- لَا إِلٰهَ: کوئی معبود نہیں۔ جس میں اگر اللہ بھی شریک ہو تو یقیناً کفر ہے۔ إِلَّا اللهُ: ایمان ہے۔
-۲- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: اللہ خارج میں موجود ہیں اور مستحقِ عبادت بھی ہیں، یہ کھلا شرک ہے، شرکت فی الوجود ہے، شرک فی العبادت ہے۔ اس کلمہ طیبہ سے شرک کی بیخ کنی کی گئی ہے کہ کوئی الٰہ مستحقِ عبادت نہیں۔ غیر اللہ لفظِ بلا مصداق ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں۔ اسی کا وجود بالذات ہے، اصلی ہے۔ تمام ممکنات کا وجود، مخلوقات کی ہستی بالعرض ہے، عارضی ہے، ذاتی نہیں۔
-۳- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: اللہ تو ہیں مگر لائقِ عبادت نہیں۔ یہ بھی شرک فی الوجود ہے۔ سوائے اللہ کے خارج میں، نفس الامر میں، حقیقت میں فی الواقع کوئی معبود نہیں، کوئی خدا نہیں۔
-۴- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: کوئی معبود بالذات موجود تو ہیں مگر عبودیت کی صفات اور وجودِ ذاتی اور استغنائے بالذات ممکن سے بھی ظاہر ہوتے ہیں...
...ذاتی ظاہر ہو تو ممکن واجب ہو جائے، بندہ خدا بن جائے۔ تجلیاتِ الٰہی میں سے وجوب اور استغنائے ذاتی ہی ایسی تجلیات ہیں جو ذاتِ خداوندی سے خاص ہیں، استغنا اور استغنائے ذاتی میں فرق نہ کرنا جہالت ہے۔ استغنائے ذاتی تو بڑی چیز ہے، معمولی استغنا بھی کمالِ بندگی ہی کو سمجھنا سرمایہِ افتخار ہے۔ ہمارے پاس تو کمالِ احتیاج ہی کمال ہے۔ اپنی ذات تو مجمعِ ممکنات (حسرتؔ) میں بھی ہوں کمالِ بے کمالی!
وجود بالذات اور وجود بالعرض ضدانِ لا يجتمعان ہیں، اور بالذات کا بالعرض ہو جانا اور بالعرض کا بالذات ہو جانا اجتماعِ نقیضین اور انقلابِ ماہیت ہے، جو ناممکن ہے۔
-۵- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: معبود کے معنی محتاج الیہ لیں تو کلمہ کے معنیٰ یہ ہونگے کہ اشیاء جو ایک دوسرے کے محتاج ہیں ان میں موجودیت حقیقت ہے۔ یہ بھی شرک فی الوجود اور شرک فی الصفات ہے۔ اللہ جل جلالہ کے سوا بظاہر جو تاثیر و قدرت ہوتی ہے وہ بھی اصل میں تاثیرِ حق ہی ہے، اور حقیقت میں خدا کے سوائے کوئی محتاج الیہ نہیں۔ کیونکہ ممکن فی حدِ ذاتہ معدوم ہے، وجود سے اس کو کوئی حصہ نہیں، نہ صرف وجود بلکہ تمام صفات بالعرض اور پرتوِ تفصیل ہیں۔ جب وجود ہی غیرِ خدا کے لئے نہیں تو...
...دوسرے صفات کہاں سے ہوں گے۔ ہمیشہ بالذات اور بالعرض کے فرق کو پیشِ نظر رکھو، یہ شرک کی جڑ ہے۔ شرک کی بیخ کنی نہایت ضروری ہے۔ شرک بالذات ماننے سے ہوتا ہے۔ کونسی چیز ہے جس سے قدرتِ الٰہی کے جلوے ظاہر نہیں ہوتے:
برگِ درختانِ سبز در نظرِ ہوشیار
ہر ورقے دفتریست معرفتِ کردگار
-۶- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: خدائے تعالیٰ کے صفات بالذات ہیں۔ بے شک اگر ان کو مستقل موجود سمجھنا بھی شرک ہے۔ خدائے تعالیٰ کے صفات انضمامی نہیں، انتزاعی ہیں۔ یعنی سمجھنے میں صفات و ذات الگ الگ اور جدا جدا ہیں، مگر ان سب کا منشاء، ان کا منتزع عنہ، ان کی حقیقت، ان کی ذات ایک ہی ہے۔ ’لَا عَيْنٌ وَلَا غَيْرٌ‘ کہتے ہیں۔ صفاتِ الٰہیہ کو بالذات مستقل سمجھنا بے شک شرک ہے۔
-۷- لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ: حکم دینا صرف اللہ کا کام ہے: ”إِنِ الْحُكْمُ إِلَّا لِلَّهِ“۔ یہ خدا کی صفتِ خاصہ ہے۔ حکم دینے کا حق خدا کے سوا کسی اور کا نہیں۔ مگر احکامِ الٰہی کو ہر شخص تو دریافت نہیں کر سکتا، پھر اس کو حاصل کرنے کی کیا سبیل ہے؟ احکامِ الٰہی پیغمبروں کے ذریعہ پہنچے ہیں۔ سرزبیدہ احکامِ الٰہی محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں، ان کا دین قیامت تک رہنے والا ہے، ان کا دین کبھی منسوخ نہ ہو گا۔ وہ خاتم النبیین ہیں، ان کا مذہب کافۃ الناس کے لئے ہے۔ دیگر پیغمبروں کا وقت منسوخ ہو گیا۔ اور اس وقت رسولِ مقبول بھی تشریف فرما نہیں ہیں...
...اور واقعات بدلتے جا رہے ہیں، حالات میں تغیر ہو رہا ہے، ”وَتِلْكَ الْأَيَّامُ نُدَاوِلُهَا بَيْنَ النَّاسِ“ کی جلوہ گری ہے۔ پھر اب ذریعہ حصولِ احکام کون ہے؟ حکم دینے کا حق کس کو ہے؟ حکم دینے کا تو کسی کو حق نہیں، مگر تعلیمِ نبوی کچھ ایسی ہمہ گیر اور اصولی ہے کہ اس کو سمجھ کر تفصیلات پر احکام لگانا اور اس کی تحقیق کر کے حکم سنانا مجتہدوں کا کام ہے۔ یہ لوگ اب یوں کہتے ہیں کہ مجتہدین تو گزر چکے، اب کوئی مجتہد نہیں ہو سکتا۔ یہ بالکل غلط خیال ہے۔ اجتہاد کا دروازہ نہ بند ہوا ہے نہ ہو گا۔ امام مہدی اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کسی امام کے قطعاً مقلد نہ ہونگے۔ پھر مجتہد کے بھی درجات ہیں: مجتہدِ مطلق، مجتہد فی المذہب، اصحابِ ترجیح، مجتہد فی المسئلہ۔ یاد رکھو! ہر زمانے میں مجتہد فی المسئلہ کا ہونا ضروری بات ہے۔ اتنا کچھ سمجھنے کے بعد کلمہ طیبہ کے معنی معلوم اور حل ہونگے۔
سب سے پہلے ”الله“ کے معنی پر غور کرو اور اس کے کیا صفات ہیں اس پر بھی توجہ دو۔
ہم نے اوپر بیان کیا ہے کہ اللہ کا موجود بالذات ہونا ضرور ہے۔ جس کا وجود اصلی نہ ہو وہ دوسرے کو کیا موجود کرے گا؟
خفتہ را خفتہ کے کند بیدار؟
جس کی ذات معدوم ہو، وہ دوسرے کو کیا وجود دے گا؟ بھلا مفلس کسی کو کچھ دے سکتا ہے؟ ہرگز نہیں! اللہ کا وجود بالذات ہونے کے علاوہ اس میں علم بھی ہونے کی ضرورت ہے۔ جاہلِ مطلق...
...کونسا اچھا کام کر سکتا ہے؟ عالم و جاہل کبھی مساوی نہیں ہو سکتے: ”قُلْ هَلْ يَسْتَوِي الَّذِينَ يَعْلَمُونَ وَالَّذِينَ لَا يَعْلَمُونَ“۔
اس میں سماعت و بصارت بھی ہو کہ غریبوں کی فریاد رسی کرے، ان کے حالِ بد کو دیکھے، ان کی چیخ و پکار کو سنے۔
اس میں قدرت بھی ہو، جس پر فالج گرا ہو وہ کسی قسم کا بوجھ نہیں اٹھا سکتا۔
اس میں رحم بھی ہو، غریبوں، بیواؤں کے درد کا احساس بھی ہو۔ جس کے دل میں رحم نہیں وہ ظلم کے سوا اور کیا کرے گا۔
اس کا کوئی شریک نہ ہو تاکہ دو ملاؤں میں مرغی مردار نہ ہو: ”لَوْ كَانَ فِيهِمَا آلِهَةٌ إِلَّا اللهُ لَفَسَدَتَا“ کا ظہور نہ ہونے پائے۔ ایک کچھ کہے گا اور دوسرا کچھ، ایک مارنا چاہے گا اور دوسرا جلانا۔ جس کی نہ چلے وہ مجبور و عاجز ہے، اور خدا اور مجبوری؟! ”لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللهِ“، عاجزی تو بندے کی صفت ہے۔ عاجز ہو کر خود کو عاجز نہ سمجھنا شرک ہے، حماقت ہے، سفاہت ہے، بلادت ہے۔
فرض کرو کہ جماعت میں چند لڑکے ہیں، ان میں سے ایک لڑکا دوسرے لڑکے پر آ کر گرتا ہے۔ ضرر رسیدہ بچہ چڑ جاتا ہے اور لڑنے کو تیار ہو جاتا ہے۔ گرنے والا لڑکا عذر کرتا ہے کہ میں خود سے نہیں گرا، دوسرے نے مجھے دھکا دیا ہے۔ جماعت کے تمام بچے بھی عذر کرتے ہیں کہ بغیر محرک کے عمل کے حرکت ہو ہی نہیں سکتی۔ یعنی وہ کہہ رہا ہے کہ ضرر رسیدہ بچے کو کسی نے ضرور دھکا دینے کی ابتدا کی ہے۔ آپ نے سمجھا وہ کیا کہہ رہا ہے؟
کہ بغیر وجود بالذات کے وجود بالعرض نہیں ہو سکتا، کیونکہ بغیر علت العلل کے کوئی معلول پیدا نہیں ہو سکتا، اور دنیا میں کوئی شئے بغیر مسبب الاسباب کے ظاہر نہیں ہو سکتی، عدم سے منصۂ شہود پر نہیں آ سکتی۔ اس پر بچے کی عقل بھی کھلکھلا کر ہنستی ہے کہ بین، استدلالی، واقع نفس الامری میں ایسا ممکن نہیں اور جو اس کو جائز سمجھتا ہے وہ بچہ اس کو عقل سے کورا، نادان اور بے وقوف جانتا ہے۔
اب غور کرو کہ ”لَا إِلٰهَ إِلَّا اللهُ“ کے معنی کیا ہوئے؟ خدا کے سوا کوئی علت نہیں، مسبب الاسباب نہیں، کوئی موجود بالذات نہیں۔ خدا ہی موجود ہے، وہی علیم ہے، سمیع و بصیر ہے، علیم و قدیر ہے۔ ساری دنیا اس کی قدرت کا ایک تماشہ ہے کہ...
دنیا کیا ہے؟ ایک تماشا گاہ ہے! خدا محرک ہے، اس کے اسماء و صفات کے پتے یکے بعد دیگرے گرتے جاتے ہیں اور نادان سمجھتا ہے کہ وہ جو کچھ دیکھ رہا ہے حق ہے۔ اور نادان، عقل سے عاری انسان اتنا سمجھ کہ جو حق ہے وہ تو اسماء و صفات کے پتوں میں چھپا ہوا ہے۔ ہمارے پاس تو خدا کے سوا کوئی ہستی نہیں۔ اپنے کو یا دوسرے کو موجود سمجھنا شرک فی الموجود ہے، کسی سے کسی کام کو کر سکنا شرک فی القدرت ہے، کسی خوبی کا رکھنا شرک فی الصفات ہے۔ اس کلمہ میں شرک کی نفی کی گئی ہے۔
کفر کیا ہے؟ خدا سے انکار کرنا یا اس کے صفاتِ حمیدہ کو نہ ماننا۔
غرض کہ جتنی چیزیں ہیں سب بالعرض ہیں کسی بندے کو کوئی حکم دینے کا اختیار نہیں ۔ بندے کے ہر فعل کا ماخذ حکم خدا وندی ہونا چاہیئے۔ قرآن کے مفسر رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم اور قرآن و حدیث کے مفسر ائمہ کرام ہیں۔
لہذا لا الہ الا اللہ کے معنی یہ ہیں کہ اللہ کے سوا کوئی موجود بالذات نہیں، اللہ کے سوا کوئی مستحقِ عبادت نہیں ، اللہ کے سوا کوئی محتاج الیہ نہیں، اللہ کے سوا کوئی امر و حکم دینے والا نہیں۔ اللہ کے صفات بالذات ہیں۔ لہذا بندے کو ہر وقت اپنے عدمِ ذاتی اور اللہ کے وجودِ بالذات کی طرف توجہ رکھنی چاہیئے اور اگر کبھی غفلت ہو تو استغفار کر لینا ضروری ہے۔ (ماخوذ از کلمہ طیبہ)
لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ کے متعلق تو ایک مختصر سی بحث ہو چکی اب میں محمد رسول اللہ کے تعلق سے بھی کچھ گفتگو کر لینی چاہتا ہوں ۔
یہ بات ظاہر ہے کہ تعلیم کی خوبی سے معلم کی خوبی نمایاں ہوتی ہے ۔ حضرت نے کس بات کی تعلیم دی ؟ خدا کی الوہیت اور اپنی بندگی کی ۔ کبھی رسول خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے خدائی کا دعویٰ کیا اور نہ اپنی بندگی سے انکار کیا ۔ گذشتہ تمام پیغمبروں کی تعلیم کو بھی حق سمجھا ۔ (ماخوذ از کلمہ طیبہ)
حضرت محمد عبدہ و رسولہ صلی اللہ علیہ وسلم کے حالاتِ معجز آیات پر ذرا غور کرو تو ایک عجیب تماشہ نظر آئے گا ۔ عجز و انکساری، بندگی، بے چارگی
بدرجہ اتم ، معجزات و خرقِ عادات ، کرشمہ ہائے قدرتِ الٰہی ، آثارِ کمالات نامتناہی مرتبہ اکمل ۔ کبھی جمال نمایاں ہے تو کبھی جلال ۔ کیونکہ ان کا اجتماع ہی کمال ہے۔
شکمِ مادر ہی میں ہیں کہ والدِ ماجد کا انتقال ہو جاتا ہے۔ چار سال کی عمر میں والدہ ماجدہ کا۔ چھ سال کی عمر میں جدِ امجد کا ۔ سر پر کوئی بڑا نہیں کہ تعلیم و تربیت کرے ، اللہ اکبر خدا سب سے بڑا ہے اور رب العلمین ہی آپ کا مربی ہے۔ اَلَمْ يَجِدْكَ يَتِيْمًا فَأٰوٰى وَوَجَدَكَ ضَآلًّا فَهَدٰى (کیا تجھے یتیم نہ پایا پھر پناہ دی اور تجھے نا واقف پایا پھر راستہ دکھایا) ، رسالت سے سرفرازی ہوتی ہے۔ تمام اقارب عقارب بنے ہوئے ہیں۔ تمام شہر خون کا پیاسا ہو گیا ہے۔ گھر میں چھپے بیٹھے ہیں نہ پاس دوست ہیں نہ آشنا ، تمام قبائل کے صنادید بالاجتماع حملہ کرنے کا منصوبہ گانٹھ کر گھر کا محاصرہ کئے بیٹھے ہیں کہ بنی ہاشم کچھ نہ کر سکیں مگر لطیفۂ ربانی سے نا واقف کہ کیا کیا ہو سکتا ہے۔ حضرت باہر نکلتے ہیں اور مشتِ خاک ان کے دل کے اندھوں پر پھینکتے ہیں۔ وَجَعَلْنَا مِنْ بَيْنِ أَيْدِيْهِمْ سَدًّا وَّمِنْ خَلْفِهِمْ سَدًّا فَاَغْشَيْنٰهُمْ فَهُمْ لَا يُبْصِرُوْنَ ۔ ترجمہ :۔ ہم نے اُن کے سامنے سے اور اُن کے پیچھے سے دیوار کھڑی کر دی پھر ہم اُن پر چھا گئے لہٰذا وہ دیکھ بھی نہیں سکتے ، انھیں خبر بھی نہیں
ہوتی اور آپ اُن کے سامنے سے چلے جاتے ۔
منکرین کے مظالم کی کچھ انتہا بھی ہے ، بُرا بھلا کہتے ہیں ، پتھر مارتے ہیں ، راستے میں گڑھے کھودتے ہیں ، کانٹے ڈالتے ہیں ، پروانہ ہائے شمعِ نبوّت کو قسم قسم کی ایذائیں پہنچاتے ہیں ، دھوپ میں ریت پر پڑے ہیں ، سینے پر پتھر ہے ، کوڑے پر کوڑے پڑتے ہیں اور صدائے اَحَدٌ اَحَدٌ بلند ہے ۔ آخر آپ صحابہ کو ترکِ وطن کا حکم دیتے ہیں ، کوئی حبشہ کو جاتا ہے ، کوئی مدینہ کو ، انتہا یہ کہ حضرت کو وطن چھوڑنا پڑتا ہے ، گھر بار سب سے منہ موڑنا پڑتا ہے ۔ صدیقِ اکبرؓ آپ کو دوش پر اٹھائے نشانِ قدم مٹاتے جاتے ہیں ، آخر ایک غار میں چھپتے ہیں ، کفارِ ناہنجار چار طرف منڈلا رہے ہیں ۔ ثانیِ اثنین یعنی صدیقِ اکبر اپنے آقائے با وقار کے لئے مضطر و پریشان ہیں ، آپ تسلی دے رہے ہیں لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللهَ مَعَنَا (ترجمہ :۔ تم غم نہ کرو کیونکہ اللہ ہمارے ساتھ ہے) یہی معیت
ایک دوسرا تماشہ دکھاتی ہے ، مکہ کو آ رہے ہیں ، بارہ ہزار فوجِ ظفر موج ہم رکاب ہے۔ ہر قبیلے کا علم جدا ہے ، نعرہ جدا ہے۔ مقدمۃ الجیش پر سیف اللہ خالد ابن الولید سر کردگی کر رہے ہیں۔ دو ہزار جنگ جُو آتشین خُو ، نبرد کوش فولاد پوش خاص موکبِ ہمایوں میں ، زرہیں تاباں خود درخشاں ، اسلحہ کا شور ، نعروں کا زور ، ہر ایک سپاہی اسلحہ میں چھپا ہوا ۔ خود کے نیچے سے صرف دو آنکھیں نظر آتی ہیں ۔ فاروقِ اعظمؓ ہیں کہ نقابت کر رہے ہیں ۔ رعد کی طرح گرج رہے ہیں ۔ صفیں درست رکھو ۔ آگے والے
آگے ، پیچھے والے پیچھے۔ ناقۂ تقویٰ پر فخرِ عرب ، محبوبِ رب جلوہ گر ہے۔ سیاہ عمامے کے نیچے تاباں و درخشاں چہرہ دلکش آواز میں إِنَّا فَتَحْنَا فرطِ مسرت سے، کبھی سجدہ، کبھی شکریہ، کبھی دعا ۔
سردارِ قریش ابو سفیان بن حرب کو ان کی جان بخشی کروا کر عمِّ رسول اللہ عباس بن عبد المطلب ایک پہاڑی پر لئے کھڑے ہیں ۔
ابوسفیان بن حرب نے کسریٰ و قیصر کے دربار دیکھے ، اُن کی فوجیں دیکھیں مگر اس وقت وہ بھی پیکرِ تصویر بنے کھڑے ہیں اور دل ہی دل میں کہہ رہے ہیں ۔ الٰہی یہ یہ کیا تماشہ ہے ۔ یہ منظر اور اس منظر کی روحِ رواں روحی و روح الْعٰلَمِيْنَ لَهُ الْفِدَاءُ (میری جان اور تمام دنیا کی جانیں ان پر تصدق) ایمان بن کر ابوسفیان کے دل میں گھستے ہیں ۔ ثُمَّ اسْتَقَرَّ اِیْمَانُہٗ (پھر اس کا ایمان قرار گیر ہو گیا) ۔
مگر اس منظر کا سب سے زیادہ لطف اٹھانے والا وہی ثانیِ اثنین ہے جو مکے سے نکلتے ہوئے بھی اس بے سایہ کے ساتھ سایہ کی طرح قدموں سے لپٹا ہوا تھا اور اس وقت بھی ایک
اونٹ پر محوِ تماشا بنا ہوا ہمراہ رکاب ہے ۔ گذشتہ حزن، موجودہ مسرت کا صحیح اندازہ اِن کے سوا بھلا کون کر سکتا ہے ۔
کفار کے گذشتہ مظالم کا بدلہ تو دیکھو ۔ جو ابوسفیان کے گھر میں داخل ہوا وہ امن میں ، جو ہتھیار ڈال دے وہ امن میں۔ جو مسجدِ کعبہ میں داخل ہو وہ امن میں۔ جو گھر کا دروازہ بند کر لے وہ امن میں ۔ کلیدِ کعبہ سابق کلید بردار کے حوالے ۔ انتہا یہ کہ مکہ اہل مکہ کے لئے اور خود مدینہ روانہ ۔ وَمَا اَرْسَلْنٰكَ اِلَّا رَحْمَةً لِّلْعٰلَمِيْنَ
دو دو مہینے چولھے پر ہانڈی نہیں چڑھتی ، اسودین یعنی کھجور اور پانی پر آلِ محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی گزر ہوتی ہے ۔ اصحاب نثار ہو رہے ہیں، شہادت کی گرم بازاری ہے ۔ قرابت دار شہید ہو رہے ہیں ، اولاد کا انتقال ہو رہا ہے ۔ دندانِ مبارک شہید ہو گیا ہے ۔ خود سر میں گھس گیا ہے ۔ خون بہہ رہا ہے، زمین پر گرنے نہیں دیتے کہ کہیں یہ سرزمین تباہ نہ ہو جائے ۔ گڑھے میں آ گئے ہیں، خون بہت نکل گیا ہے ۔ باہر نکلنا چاہتے ہیں، نکل نہیں سکتے، طلحہ بن عبید اللہ کے سہارے سے اوپر چڑھتے ہیں ۔
خود بھی بھوکے ہیں ، اصحاب بھی بھوکے ہیں ۔ پیٹ پر پتھر باندھ رکھتے ہیں ، کدال لئے خندق کھود رہے ہیں ۔ کدال پتھر پر پڑتی ہے آگ کا شرارہ نکلتا ہے ، جوششِ شادمانی سے پکار اٹھتے ہیں ۔ ملکِ کسریٰ مل گیا ، ملکِ قیصر پر قبضہ ہو گیا ۔ دل میں لہر آتی ہے تو چند روٹیوں کے ٹکڑوں سے سینکڑوں کو سیر کر دیتے ہیں (بخاری عن جابرؓ و عن ابی ہریرہؓ) ، پانی کے لگن میں ہاتھ رکھتے ہیں ، اُس سرچشمۂ فیضِ الٰہی کی انگلیوں سے پانی بلبلے دیتا ابلتا جاتا ہے اور تمام فوج سیراب ہو جاتی ہے (مالک بن انسؓ) ، مٹھی بھر ریت لے کر دشمنوں کے طرف پھینکتے ہیں اور دشمن کی فوج تتر بتر سَيُهْزَمُ الْجَمْعُ وَ يُوَلُّوْنَ الدُّبُرَ (قریب میں فوج شکست کھائے گی اور پشت پھیر دے گی) ۔
حضرت فرماتے ہیں لَوْ كُنْتُ اَعْلَمُ الْغَيْبَ لَاسْتَكْثَرْتُ مِنَ الْخَيْرِ (ترجمہ :۔ اگر میں غیب کو جانتا تو خیرِ کثیر حاصل کر لیتا) ، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے فَلَا يُظْهِرُ عَلٰى غَيْبِهٖ اَحَدًا اِلَّا مَنِ ارْتَضٰى مِنْ رَّسُوْلٍ (ترجمہ :۔ پس غیب پر کسی کو غلبہ نہیں دیتا مگر برگزیدہ رسول کو) ، اِنَّا اَعْطَيْنٰكَ الْكَوْثَرَ (ترجمہ :۔ بے شک ہم نے تم کو بہت کچھ دیا ہے ، خیرِ کثیر دیا ہے) ۔
آپ فرماتے ہیں مَا اَدْرِيْ مَا يُفْعَلُ بِيْ وَلَا بِكُمْ (ترجمہ :۔ میں نہیں جانتا کہ میرے ساتھ کیا کیا جائیگا اور تمہارے ساتھ کیا) ، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے ۔ عَسٰى اَنْ يَّبْعَثَكَ رَبُّكَ مَقَامًا
مَّحْمُوْدًا (ترجمہ :۔ امید ہے کہ تیرا رب تجھے مقامِ محمود دے) ، وَلَسَوْفَ يُعْطِيْكَ رَبُّكَ فَتَرْضٰى (ترجمہ :۔ عنقریب تمہارا رب تم کو اتنا دے گا کہ تم راضی ہو جاؤ گے ۔ خوش ہو جاؤ گے) ، وَلَلْآخِرَةُ خَيْرٌ لَّكَ مِنَ الْاُوْلٰى (ترجمہ :۔ ضرور تمہاری پچھلی حالت اگلی حالت سے بہتر ہو گی) ، وَرَفَعْنَا لَكَ ذِكْرَكَ (ترجمہ :۔ ہم نے تمہارے ذکر کو بلند کر دیا ، تمہارا بول بالا کر دیا) ۔
ترکِ تابیر کے لئے فرماتے ہیں ۔ ترکِ اسباب میں لوگوں کا امتحان ہوتا ہے ۔ ایک سال خرما کم آتے ہیں ۔ لوگ شکایت کرتے ہیں ، قلتِ خرما کو ترکِ تابیر کا نتیجہ سمجھتے ہیں ۔ آپ فرماتے ہیں اَنْتُمْ اَعْلَمُ بِاُمُوْرِ دُنْيَاكُمْ (تم دنیوی امور کے متعلق زیادہ جانتے ہو) ، یعنی سبب مسبَّب کے جھگڑے تم ہی خوب جانتے ہو ۔
ایک صحابیہ ہانڈی میں بکری کا گوشت پکاتی ہیں ، حضرت فرماتے ہیں بکری کا دست دے ، وہ دیتی ہیں اور مانگتے ہیں تو دوسرا دست دیتی ہیں اور مانگتے ہیں وہ عرض کرتی ہیں بکری کے دو دست ہوتے ہیں وہ تو میں دے چکی ۔ آپ فرماتے ہیں اگر تو یہ نہ کہتی اور دیتی چلی جاتی تو دست نکلتے چلے جاتے ، اصل یہ ہے کہ ان امور میں اِنَّكَ لَنْ تَسْتَطِيْعَ مَعِيَ صَبْرًا (تم میرے ساتھ صبر نہیں کر سکتے) ہے، آپ فرماتے ہیں اَنَا بَشَرٌ مِّثْلُكُمْ (میں تم جیسا بشر ہوں)، مگر کوئی یہ دیکھے کہ یہ بشر بھی کیسا بشر ہے ظلمت اور نور میں برابر دیکھتے ہیں (صحیحین عن انسؓ و عائشہؓ) سوتے ہیں مگر دل بیدار
رہتا ہے، وضو کی حاجت نہیں، فرماتے ہیں إِنَّ عَيْنَيَّ تَنَامَانِ وَلَا يَنَامُ قَلْبِي (شیخان) (میری آنکھ سوتی ہے اور دل نہیں سوتا) ، ایک صحابیہ حضرت کا پیشاب پی لیتی ہیں تو ہمیشہ کے لئے دردِ شکم موقوف ۔ زمین ہے کہ آپ کا فضلہ کھا جاتی ہے اور وہاں سے خوشبو آتی ہے ۔ آپ کا پسینہ دلہنوں کو عطر کی طرح لگایا جاتا ہے ۔ جس گلی سے نکل جاتے ہیں معطر ہو جاتی ہے اور صحابہ پتہ لگا لیتے ہیں کہ حضرت اس طرف سے گزرے ہیں ۔ روزے پر روزے رکھتے ہیں ، لوگ تقلید کرنا چاہتے ہیں اور ہو نہیں سکتی ۔ آخر فرماتے ہیں لَسْتُ كَهَيْئَتِكُمْ اَبِيْتُ عِنْدَ رَبِّيْ يُطْعِمُنِيْ وَيَسْقِيْنِيْ (میں تمہاری طرح نہیں ہوں ۔ میں اپنے رب کے پاس رہتا ہوں وہ مجھے کھلاتا پلاتا ہے) (شیخان عن ابن عمرؓ و ابی ہریرہؓ و انسؓ و عائشہؓ) ۔
ابو قتادہؓ کی آنکھ نکل جاتی ہے آپ لگاتے ہیں وہ پہلے سے زیادہ بہتر ہو جاتی ہے (شفا) ، تنۂ درختِ خرما پر تکیہ لگاتے ہیں تو اس میں جان آ جاتی ہے ۔ جدا ہوتے ہیں تو روتا ہے (بخاری و مسلم ، ابن حبان ، ابن خزیمہ) ، چاند کی طرف انگلی کا اشارہ کرتے ہیں وہ دو ٹکڑے ہو جاتا ہے ۔ اِقْتَرَبَتِ السَّاعَةُ وَانْشَقَّ الْقَمَرُ (قیامت قریب آ گئی اور چاند پھٹ گیا) ، نیّرِ اعظم (آفتاب) کو جس کی بہت سے نادان پرستش کرتے ہیں حکم دیتے ہیں اور وہ کھڑا ہو جاتا ہے ۔ (طحاوی ، ابن مندہ ، ابن شاہین) ، ایک لڑکی کی قبر پر جا کر آواز دیتے ہیں ”یا فُلاَنَةُ“ وہ جواب دیتی ہے ”لَبَّيْكَ يَا رَسُوْلَ اللهِ“ (حاضر یا رسول اللہ) (دلائل النبوۃ ۔ بیہقی) ، نماز میں ایک شیطان آتا ہے ۔ آپ
پکڑ لیتے ہیں کہ ستون سے باندھ دیں پھر سلیمان علیہ السلام کا خیال آتا ہے اور چھوڑ دیتے ہیں ۔ (صحیحین)
اس تواضع کا اثر دیکھو آپ کے خادم خالد ابن ولیدؓ عزّیٰ پرستوں کی سرکوبی کو جاتے ہیں ۔ جھاڑ میں سے سیہ فام چڑیل نکلتی ہے اور سیف اللہ کی ایک ہی ضربتِ شمشیر سے دو پرکالے ہو جاتی ہے ، حضرت فرماتے ہیں وہ عزّیٰ تھی (نسائی، بیہقی) ، بتوں کے سامنے جاتے ہیں عصا سے اشارہ کر کے فرماتے ہیں ۔ جَاءَ الْحَقُّ وَزَهَقَ الْبَاطِلُ (حق آیا اور باطل زائل ہوا) (الشفاء) اور وہ منہ کے بل گر جاتے ہیں ۔
آپ کی بشر سے مثلیت اس سے زیادہ نہیں جتنی جبرئیل علیہ السلام کی اعرابی سے ۔ وَلَوْ جَعَلْنَاهُ مَلَكًا لَّجَعَلْنَاهُ رَجُلًا وَّلَلَبَسْنَا عَلَيْهِمْ مَّا يَلْبِسُوْنَ (ترجمہ :۔ اگر ہم پیغمبر کسی فرشتے کو بناتے تو آدمی ہی بناتے اور وہی التباس ان پر ڈالتے جس التباس میں اب وہ ہیں) ، کبھی كَلِّمِيْنِيْ يَا حُمَيْرَاءُ (عائشہ مجھ سے بات کرو) کبھی مَنْ عَائِشَةُ، مَنْ صِدِّيْقٌ، مَنْ مُحَمَّدٌ (عائشہ کون؟ صدیق کون؟ محمد کون؟) ، لِيْ مَعَ اللهِ وَقْتٌ لَا يَسَعُنِيْ فِيْهِ مَلَكٌ مُقَرَّبٌ وَلَا نَبِيٌّ مُرْسَلٌ (میرا خدا کے ساتھ ایسا وقت بھی رہتا ہے کہ اس میں مجھ سے نہ مقرب فرشتہ کی گنجائش ہے نہ مرسل نبی کی)
امت نوازی تو دیکھو اپنے خادموں، کفش برداروں کو فرماتے ہیں لَا تَنْسَنِيْ مِنْ دُعَائِكَ يَا اُخَيَّ (مگر آپ کے جو
بھائی ہیں یعنی حضرت علی کرم اللہ وجہہ وہ کیا کہتے ہیں؟ منبر پر حضرت علیؓ وعظ فرما رہے ہیں ۔ ایک یہودی آتا ہے ، چند سوالات کرتا ہے باب مدينۃ العلم معارف کا دریا بہا دیتے ہیں ۔ آخر وہ کہتا ہے أَأَنْتَ نَبِيٌّ مِنَ الْأَنْبِيَاءِ (کیا آپ انبیاء میں سے ایک نبی ہیں) آپ فرماتے ہیں وَيْحَكَ أَنَا عَبْدٌ مِنْ عَبِيْدِ مُحَمَّدٍ (تجھ پر افسوس ہے ۔ میں محمدؐ کے غلاموں میں سے ایک غلام ہوں) ،
فاروق اعظم رضی اللہ عنہ خلیفہ بنے ہیں اور پہلے ہی خطبہ میں بر سرِ منبر کیا فرما رہے ہیں ”أَيُّهَا النَّاسُ إِنِّيْ قَدْ عَلِمْتُ أَنَّكُمْ تُؤْنِسُوْنَ مِنِّيْ شِدَّةً وَّغِلْظَةً وَّذَالِكَ إِنِّيْ كُنْتُ مَعَ رَسُوْلِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَكُنْتُ عَبْدَهٗ وَخَادِمَهٗ الخ“ (مستدرک للحاکم ، ترجمہ :۔ لوگو مجھے خوب معلوم ہے کہ تم مجھ سے شدت اور سختی دیکھتے ہو ۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھا ، پھر میں آپ کا غلام اور خادم تھا ۔)
اونٹ آتا ہے ، حضرت کو سجدہ کرتا ہے (بزار) ، بکری آتی ہے سجدہ کرتی ہے ۔ صدیق اکبرؓ و دیگر صحابہ بھی اجازت چاہتے ہیں اور آپ فرماتے ہیں ۔ لَا يَصْلُحُ لِبَشَرٍ أَنْ يَّسْجُدَ لِبَشَرٍ (احمد ، بزار عن انسؓ) (آدمی کو مناسب نہیں کہ وہ آدمی کو سجدہ کرے) ۔
خدا کی بندگی اور اس کے سامنے عاجزی کوئی خدا کے حبیب سے سیکھے اِنَّ لَكُمْ فِيْ رَسُوْلِ اللهِ أُسْوَةٌ حَسَنَةٌ (تمہارے رسول اللہ میں بہترین نمونہ ہے) آپ دعا کرتے ہیں :۔
اَللّٰهُمَّ إِنَّكَ تَسْمَعُ كَلَامِيْ وَ تَرٰى مَكَانِيْ وَتَعْلَمُ سِرِّيْ وَعَلَانِيَتِيْ لَا يَخْفٰى عَلَيْكَ شَيْءٌ مِّنْ أَمْرِيْ وَأَنَا الْبَائِسُ الْفَقِيْرُ الْمُسْتَغِيْثُ الْمُسْتَجِيْرُ الْوَجِلُ الْمُشْفِقُ الْمُقِرُّ الْمُعْتَرِفُ بِذَنْبِيْ أَسْأَلُكَ مَسْأَلَةَ الْمِسْكِيْنِ وَأَبْتَهِلُ إِلَيْكَ ابْتِهَالَ الْمُذْنِبِ الذَّلِيْلِ وَأَدْعُوْكَ دُعَاءَ الْخَائِفِ الضَّرِيْرِ وَدُعَاءَ مَنْ خَضَعَتْ لَكَ رَقَبَتُهُ وَفَاضَتْ لَكَ عَبْرَتُهُ وَذَلَّ لَكَ جِسْمُهُ وَ رَغِمَ لَكَ أَنْفُهُ الخ (الحزب الاعظم ۱۰-۹۶)
ترجمہ :۔ اے اللہ تو میرا کلام سنتا ہے اور میرا مقام دیکھتا ہے۔ میرا باطن و ظاہر جانتا ہے تجھ سے پوشیدہ نہیں میری کوئی بات میں آفت زدہ ہوں، فقیر فریادی پناہ کا گھبرایا ہوا ، خوف زدہ اپنے گناہوں کا مُقر اور معترف تجھ سے ایسا سوال کرتا ہوں جیسے مسکین کرتا ہے ۔ اور تجھ سے گڑگڑاتا ہوں جیسے گناہ گار ذلیل کرتا ہے ۔ اور تجھے ایسا پکارتا ہوں جیسے خوفزدہ نابینا پکارتا ہے یا وہ پکارتا ہے جس کی گردن تیرے سامنے جھکی ہوئی ہے اور
جس کے آنسو تیرے سامنے بہتے ہیں اور جس کا جسم تیرے سامنے ذلیل ہے اور جس کی ناک تیرے سامنے خاک آلودہ ہے “ اس دعا کے ایک ایک لفظ پر غور کرو کتنی بندگی میں ڈوبے ہوئے ہیں ۔ اب اُن کے مقابل مالک کی سرفرازی بھی دیکھو کہ وہ آپ کے متعلق کیا کیا کلمات فرماتا ہے :۔
وَلَكِنَّ اللهَ رَمٰى (پ الانفال) (مگر اللہ نے پھینکا) ۔ إِنَّ الَّذِيْنَ يُبَايِعُوْنَكَ إِنَّمَا يُبَايِعُوْنَ اللهَ يَدُ اللهِ فَوْقَ أَيْدِيْهِمْ (پ الفتح) جو لوگ تجھ سے بیعت کرتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ سے بیعت کرتے ہیں ۔ خدا کا ہاتھ ان کے ہاتھوں پر ہے ۔
اور اپنے کتنے اسماءِ عظام سے آپ کو یاد فرماتا ہے بِالْمُؤْمِنِيْنَ رَءُوْفٌ رَّحِيْمٌ (ایمان داروں پر رافت و رحمت کرنے والے) ، قَدْ جَاءَكُمْ مِّنَ اللهِ نُوْرٌ وَّكِتَابٌ مُّبِيْنٌ (تمہارے پاس اللہ سے نور اور ایسی کتاب آئی جو خوب بیان کرنے والی ہے) ، اور فَقَدْ كَذَّبُوْا بِالْحَقِّ لَمَّا جَاءَهُمْ (انہوں نے حق کی تکذیب کی جب اُن کے پاس حق آیا) ، اور إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُوْلٍ كَرِيْمٍ (بیشک یہ قول ہے رسولِ کریم کا) ، اور فَاسْأَلْ بِهِ خَبِيْرًا (یہ بات خبیر سے پوچھو) ۔
مالک کی طرف سے کیا سرفرازیاں ہو رہی ہیں اور یہ عظیم الشان قوی البرہان عبد اللہ ہے کہ اُس کے نقطۂ نظر سے اُس کی عبدیت ، اس کا امکانِ ذاتی ، اُس کی عدمیتِ اصلی کبھی نہیں نکلتی ۔
اَللّٰهُمَّ إِنِّيْ عَبْدُكَ وَابْنُ عَبْدِكَ وَابْنُ أَمَتِكَ نَاصِيَتِيْ بِيَدِكَ مَاضٍ فِيَّ حُكْمُكَ عَدْلٌ فِيَّ قَضَاؤُكَ ۔ اے اللہ بیشک میں تیرا بندہ ہوں ۔ تیرے بندہ کا بیٹا ہوں تیری بندی کا بیٹا ہوں ۔ میری پیشانی کے بال تیرے ہاتھ میں
ہیں ۔ جاری ہے مجھ میں تیرا حکم ۔ عدل ہے مجھ میں تیری قضا ۔
کتنی وقاحت ہے ان جہالت مآبوں ، ضلالت انتسابوں کی جو اس تصویرِ قدرت کے تاریک پہلو ہی پر جو حقیقۃً ایک قسم کا نور ہی ہے ، اُن کی نظر پڑتی ہے اور آپ کو اپنا بڑا بھائی کہنے کی جرأت کرتے ہیں ۔ مگر میں تو یہ سمجھتا ہوں کہ آپ کا غلام ہوتا تو بلالؓ ہوتا ، اور فلکِ صحابیت پر ہلال ہو کر چمکتا ۔ نعلینِ پاک ہوتا تو عرشِ بریں پر ساتھ ہوتا ۔ بُرا ہوں اور بیشک بُرا ہوں ۔ یا رسول اللہ مگر ہوں آپ کا کہ ”الطَّالِحُوْنَ لِيْ“ (بُرے میرے ہیں) ۔
اس مجلى الذات ، مظہر الاسماء والصفات، روح الارواح الساری فی الاشباح ”لَا يُشَاكُ أَحَدُكُمْ شَوْكَةً إِلَّا وَأَجِدُ أَلَمَهَا“ ، مجمع الحقائق اللاهوت ، منبع دقائق الناسوت ، والفيوضات الربانیۃ (ذات کا تجلی گاہ ، اسماء و صفات کا مظہر ، روحوں کی روح جو تمام اجساد میں سرایت کی ہوئی ہے ”تم میں سے کسی کے کانٹا نہیں چبھتا مگر یہ کہ اس کا الم میں پاتا ہوں“ ، حقائقِ لاہوت کا مجمع ، دقائقِ ناسوت کا منبع) کے اوصافِ جلیلہ و مراتبِ نبیلہ کو کوئی کہاں تک بیان کرے ۔
سننا چاہتے ہو تو کان لگا کر سنو ! اللہ تعالیٰ فرماتا ہے وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ وَكَانَ فَضْلُ اللهِ عَلَيْكَ عَظِيْمًا خدا نے تم کو جو کچھ تم جانتے نہ تھے سکھا دیا ۔ اس کی تعلیم دی اور تم پر خدا کا فضلِ عظیم ہے ۔ آپ کو خدا نے سب کا علم دیا ہے ۔ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ میں ”مَا“ عموم کا فائدہ دیتا ہے ۔ یعنی سب کچھ اور تمام و کمال لہٰذا دوسروں میں جہل اصل ہے اور حضرتؐ میں علم اصل ۔
صاحبو ! حضرت نے خدا کو پایا ۔ خدا ان کا ہو گیا تو سب کچھ مل گیا ہاں ! کبھی کبھی مصلحت سے کوئی چیز چھپا دی جاتی ہے ۔ یا کسی وجہ سے حضرت ظاہر نہیں کرتے یا علم رکھ کر بھی سرکاری طور سے جریدۂ اعلامیہ میں شائع نہ ہونے کی وجہ سے بیان نہیں فرماتے مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ سے معلوم ہوتا ہے کہ ہر شئے کا اجمالی علم حضرت کو عطا کیا گیا ہے ۔ یاد رکھو ! علمِ تفصیلی کے نہ ہونے سے علمِ اجمالی کا انکار دین کو دھوکا دیتا ہے ۔
ایک دفعہ لوگوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مختلف سوالات شروع کر دیئے گویا وہ وَعَلَّمَكَ مَا لَمْ تَكُنْ تَعْلَمُ کا امتحان لینا چاہتے تھے ۔ سرکار نے برہم ہو کر فرمایا ”پوچھو ! کیا پوچھتے ہو ؟“ لوگ لگے سوالات کرنے اور حضرت جوابات دینے ۔ ایک شخص نے اپنے باپ کا نام پوچھا، آپ نے بتلا دیا ۔ اس طرح سوالات
و جوابات کا تانتا بندھ گیا ۔ یہ حال دیکھ کر حضرت عمر رضی اللہ عنہ گھبرا گئے اور عرض کرنے لگے رَضِيْنَا بِاللهِ رَبًّا وَّبِالْإِسْلَامِ دِيْنًا یعنی ہم اللہ کو رب اور اسلام کو دین ماننے پر راضی ہیں ۔ حضرت غوثِ پاکؒ کی دعاؤں میں ہے سرکار نے فرمایا ۔ لَا يُشَاكُ أَحَدُكُمْ بِشَوْكَةٍ إِلَّا وَأَجِدُ أَلَمَهَا ”یعنی تمہارے پیر میں کانٹا نہیں چبھتا مگر یہ کہ میں اس کا درد محسوس کرتا ہوں“ ۔ عَزِيْزٌ عَلَيْهِ مَا عَنِتُّمْ یعنی جو چیز تم کو تکلیف دیتی ہے وہ رسولِ خدا پر دشوار گزرتی ہے اور آپ کو تکلیف دیتی ہے (پ ۹) سرورِ کائنات اگلے پچھلے سب کی گواہی دینے والے ہیں إِنَّا أَرْسَلْنَاكَ شَاهِدًا وَّمُبَشِّرًا وَّنَذِيْرًا (پ ۲۲ - الاحزاب) حضرت کو علم نہ ہو تو گواہی کیوں کر دیں گے ؟ سرکار رسالت فرماتے ہیں أُوْتِيْتُ عِلْمَ الْأَوَّلِيْنَ وَالْآخِرِيْنَ ( مجھے اگلے پچھلے سب کا علم دیا گیا ہے) ۔ تم وسعتِ سینۂ محمدیؐ کو کیا جانو !
أَنَا مَدِيْنَةُ الْعِلْمِ وَعَلِيٌّ بَابُهَا ، یعنی رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم علم کا شہر ہیں اور علیؓ اس شہر کا ایک دروازہ ہیں ۔ یا اس کا دروازہ بہت بلند ہے ۔
شرحِ صدرِ محمدیؐ کے بیان میں فقیر محمد عبد القدیر صدیقی کے خیال میں ایک مثال مرئی و نمایاں ہو رہی ہے ۔ کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے سینۂ معرفت گنجینہ سے ایک عظیم الشان زوردار آبشار نکل رہا ہے ۔ یہ آبشار کہیں آواز بن کر قاریوں کے گلے سے قرآن کی
صورت میں نکلتا ہے ۔ کہیں برق بن کر عاشقوں کے دلوں پر گرتا ہے حرارت بن کر اُن کے دلوں کو سوختہ کر دیتا ہے یا اُن کی آہ و بکا کا باعث ہوتا ہے ۔ کہیں حرکت بن کر جاں نثارانِ محمدیؐ کے زور و قوّت میں ہویدا ہوتا ہے ۔ جانبازی پر برانگیختہ کرتا اور اعمالِ شاقہ کو آسان کر دیتا ہے اور کہیں نہایت لطیف حرکت و افعال و آواز میں ادائے محبوبانہ اور دلربائی و دلکشی معشوقانہ بنتا ہے اور لوگوں کے دلوں کو مسخر کر لیتا ہے ۔
یہی آبشار روشنی بن کر نمایاں ہوتا ہے اور اہل علم کے دلوں کو منور کر دیتا ہے ۔ تو کہیں حیاتِ جاودانی بن کر باقی باللہ افراد کو زندۂ جاوید کر دیتا ہے ۔ کہیں بَردِ یقین و نورِ سکینہ اور اطمینانِ قلب بن کر بندگانِ خاص کے لئے باعثِ تسکینِ خاطر ہوتا ہے اور عامۃ المسلمین کے لئے سرمایۂ طہارت و لطافت بھی ۔
اس آبشار کا پانی ایک بحیرہ یا ساگر میں جمع ہوتا ہے اس کی ایک جانب بندھ باندھا گیا ہے ۔ جس میں کئی دروازے یا در ہیں جو قیامت تک کبھی بند نہ ہونے والے ہیں ۔ ہر ایک دروازے یا در پر کتبے لکھے ہوئے ہیں ۔
ایک در پر یہ کتبہ ہے إِنَّا نَحْنُ نَزَّلْنَا الذِّكْرَ وَإِنَّا لَهُ لَحَافِظُوْنَ ذرا کچھ باریک خط میں اقْرَؤُا الْقُرْآنَ بِلُحُوْنِ الْعَرَبِ کا بھی کتبہ ہے یہ در قرآن کا ہے اس کے پاس کئی تخت بچھے ہوئے ہیں بعض بڑے ہیں ۔
بعض چھوٹے ۔ ایک تخت پر جامع القرآن حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ جلوہ گر ہیں ۔ جنہوں نے اپنے زمانے میں تمام اصحاب سے لے کر ایک جگہ جملہ مکتوباتِ قرآنی کو جمع کر دیا ۔ ایک تخت پر جامع دوم حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف فرما ہیں آپ نے صدیق اکبرؓ کے جمع کردہ صحیفے کو سات مصاحف کی صورت میں لکھوا کر سات شہروں میں تقسیم کر دیا ایک اور تخت پر حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ ، ایک پر عبد اللہ ابن مسعودؓ ۔ ایک پر حضرت زید بن ثابتؓ اور ایک پر ابی ابن کعبؓ بیٹھے ہوئے ہیں ۔ پاس ہی دوسرے چھوٹے چھوٹے تخت بچھے ہوئے ہیں جن میں سے ہر ایک پر عاصم کوفی معہ اپنے دونوں شاگردوں شعبہؒ و حفصؒ کے بیٹھے ہوئے ہیں ایک پر نافع مدنی معہ اپنے دونوں شاگردوں قالونؒ و ورشؒ کے ۔ ایک پر ابو عمرو بصریؒ اپنے دونوں شاگردوں دوری بصریؒ اور سوسیؒ کے ساتھ ۔ ایک پر ابن کثیرؒ معہ اپنے دو شاگردوں بزیؒ اور قنبلؒ کے ۔ ایک پر ابن عامر شامی معہ اپنے شاگردوں خلف اور خلاد کے اور ایک پر علی کسائی کوفی معہ اپنے دو شاگردوں ابو حارث لیثؒ اور دوری علیؒ کے بیٹھے ہیں ۔
احادیثِ نبوی سے ثابت ہے کہ حضرت جبرئیل امین خصوصاً ماہِ رمضان میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کو پورا قرآن سناتے اور حضرت سے سنتے ، ممکن ہے کہ جبرئیلؑ نے مختلف اوقات میں مختلف طور سے مختلف قبائل کے محاوروں کے مطابق قرآن پڑھا ہو ۔ اور حضرت نے سنا ہو ، مثلاً
کبھی رِضْوَانُ پڑھا ہو اور کبھی رُضْوَانُ، کبھی اَنَّ پڑھا ہو اور کبھی إِنَّ، کبھی سَدًّا کبھی سُدًّا ۔ ایک دفعہ ایک صاحب نے ایک لفظ پڑھا اور دوسرے صاحب نے دوسرا لفظ ، دونوں اصحاب لڑتے ہوئے دربارِ رسالت میں پہنچے اور آپؐ نے دونوں کی تصدیق کی ۔ فرمایا أُنْزِلَ الْقُرْآنُ عَلَى سَبْعَةِ أَحْرُفٍ اپنے اپنے محاوروں کے مطابق کسی نے زبر پڑھا کسی نے پیش جیسے کسی نے سَدًّا پڑھا اور کسی نے سُدًّا، غرض ہر ایک قبیلے کے شخص کو اُس کی زبان کے مطابق قرآن پڑھنے میں سہولت ہو گئی ۔
ایک دوسرے در پر ذیل کا کتبہ کندہ ہے ۔ اُدْعُوْنِيْ أَسْتَجِبْ لَكُمْ ۔ اور خفی خط میں الدُّعَاءُ مُخُّ الْعِبَادَةِ کا بھی کتبہ ہے ۔ یہ در دعا کرنے والوں کا ہے ۔ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے کونسی دعا ہے کہ اپنی امت کے لئے نہیں کی ۔
قرآن اور حدیثوں پر غور کرو کہ توحید ان میں ہے ۔ تہذیبِ نفس کی دعائیں ان میں ہیں ۔ غرض کہ ہر ہر مسئلہ کے متعلق احادیثِ نبوی میں مواد ملتا ہے احادیثِ نبوی کی دعاؤں کو حضرت جزری رحمتہ اللہ علیہ نے ”حصنِ حصین“ میں ایک جگہ جمع کر دیا ہے ۔ ”حصنِ حصین“ میں ہر وقت، ہر کام، ہر ضرورت کی دعائیں الگ الگ لکھی ہوئی ہیں ۔ حضرت جزری رحمتہ اللہ علیہ اپنی (حصنِ حصین) کے ساتھ ایک چھوٹے تخت پر تشریف رکھتے ہیں ۔ ایک اور مجموعۂ ادعیۂ نبویہ ملّا علی قاریؒ نے تالیف کیا ہے اس کا نام حزب الاعظم
ہے ۔ اس میں قرآن شریف کی دعائیں ہیں ۔ حدیث شریف کی بھی ہیں اور درود بھی اس میں ہے ۔ علی بن سلطان ملّا علی قاریؒ معہ حزب الاعظم ایک چھوٹے تخت پر بیٹھے ہوئے ہیں ۔
ایک اور چھوٹے تخت پر حضرت امام جزولیؒ اور ان کے ہاتھ میں دلائل الخیرات ہے جس میں صلاۃ و سلام اور اہم ادعیہ ہیں ۔
ان چھوٹے تختوں کے پاس چند بڑے تخت بھی ہیں ۔ ان میں سے ایک تخت پر حضرت امام علی بن حسین (زین العابدین) رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف فرما ہیں ۔ اور آپ کے دستِ مبارک میں ”صحیفۂ کاملہ“ ہے جس کو نہایت دلگداز آواز سے پڑھ رہے ہیں
ایک اور تخت پر حضرت سیدی محی الدین عبد القادر جیلانیؓ تشریف رکھتے ہیں اور آپ کے دستِ مبارک میں ”فیوضاتِ قادریہ“ ہے ۔ ایک اور تخت پر شیخ محی الدین ابنِ عربیؒ متمکن ہیں ان کے دستِ مبارک میں بہت سے ادعیہ اور صلوٰۃ و سلام کا مجموعہ ہے
ایک اور تخت پر سیدی ابو الحسن علی شاذلیؒ ہیں ان کے دستِ مبارک میں ”الانوار القدسیہ“ ہے جس میں ”حزب البحر“ ”حزب النصر“ وغیرہ احزاب ہیں ۔
ایک اور در پر یہ کتبہ ہے :۔
أَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ ۔ وَ إِمَّا يَنْزَغَنَّكَ مِنَ الشَّيْطَانِ نَزْغٌ فَاسْتَعِذْ بِاللهِ
اس در پہ یہ بھی کندہ ہے:
یہ در استعاذہ ، تعویذات اور عملیات کا ہے ۔ اس کے پاس ایک تخت پر حضرت عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ اور ایک پر علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں اور ایک چھوٹی سی پر ابوالحسن شاذلی ہیں اور ان کے ہاتھ میں حزب البحر وغیرہ ہے ۔ ایک پر بونی ہیں اور اُن کے ہاتھ میں ”شمس المعارف“ ہے ، ایک پر حضرت سید غوث گوالیاری ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”جواہر خمسہ“ ہے ۔ ایک پر حضرت شاہ کلیم اللہ جہاں آبادی ہیں اور ان کے ہاتھ میں مرقع شریف ہے۔
یہ در مفسرین کا ہے ۔ اس دَر کے پاس ایک بڑے تخت پر حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ تشریف فرما ہیں۔ ایک پر علامہ محمود زمخشری ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”تفسیر کشاف“ ہے ، ایک پر امام فخر الدین رازی ہیں اور اُن کے پاس ”تفسیر کبیر“ ہے ، اور ایک پر علامہ آلوسی ہیں اور ان کے ساتھ ”روح المعانی“ ہے ، اور ایک پر قاضی محی الدین بیضاوی ہیں اور ان کے ہاتھ میں معالم ہے ، ایک اور تخت پر حضرت نجم الدین نسفی ہیں اور ان کے ہاتھ میں تفسیر مدارک ہے ، ایک تخت پر علاء الدین علی
بن محمد المعروف بہ خازن ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”لباب التاویل“ ہے ۔ ایک پر امام جلال الدین سیوطی ہیں جن کے پاس ایک بڑی تفسیر ”در منثور“ کی ہے ، جس میں سب حدیثیں ہیں ۔ ان کے ہاتھ میں ایک چھوٹی سی تفسیر بھی ہے جس کے متعلق یہ بحث بھی ہے کہ قرآن کے الفاظ زیادہ ہیں یا حدیث کے ، اس کا نام تفسیر جلالین ہے۔ یہیں ایک کنارے پر ایک فقیر کھڑا ہے جس نے اقتضائے زمانہ کا لحاظ کرتے ہوئے اُردو میں ایک عام فہم تفسیر ”تفسیر صدیقی“ لکھی ہے ، اور اللہ سے دعا کر رہا ہے کہ اسی کو شرفِ قبول عطا فرمائے اور امیدوار ہے کہ اس کو بھی ان تفاسیر کے تختوں کے پاس ہی ایک چھوٹا سا اسٹول مل جائے گا۔
یہ در محدثین کا ہے۔ یہاں سینکڑوں چھوٹے بڑے تخت بچھے ہیں۔ ان میں سے چند تخت نشینوں کے نام یہ ہیں:
ایک تخت پر حضرت عبد اللہ ابن عمر رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت عبد اللہ ابن عمرو ابن العاص رضی اللہ عنہ ہیں جو حضرت ہی کے زمانے میں احادیث جمع کرنا شروع کر چکے تھے۔ ایک پر حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، اور ایک حجرہ ہے جس پر پردہ چھوٹا ہوا ہے اس میں حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہیں ، اور ایک تخت پر حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ ہیں۔
ایک پر امام مالک بن انس ہیں اور آپ کے ہاتھ میں موطا شریف ہے ۔ ایک تخت پر امام محمد بن الحسن ہیں اور اُن کے ہاتھ میں ان کی موطا ہے ۔ ایک پر امام احمد بن حنبل تشریف رکھتے ہیں اور اُن کے پاس ”مسند احمد“ ہے ۔ ایک پر امام محمد بن اسماعیل بخاری ہیں جنہوں نے صحیح احادیث کو انتخاب کرکے ”صحیح البخاری“ میں جمع کیا ہے۔ ان ہی کے پاس ”تاریخ بخاری“ بھی ہے جس میں تمام راویانِ حدیث کے حالات جمع کر دیے ہیں۔
ایک تخت پر امام مسلم ابن حجاج ہیں اور ان کے ہاتھ میں صحیح مسلم ہے ، ایک پر محمد بن یزید ابن ماجہ ہیں جن کے ہاتھ میں سنن ابن ماجہ ہے ، ایک پر عبد الرحمن احمد نسائی ہیں اور ان کے ہاتھ میں سنن نسائی ہے ، اور ایک تخت پر امام محمد بن عیسیٰ ترمذی ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”سنن ترمذی“ ہے ۔ ایک پر سلیمان بن اشعث ابو داؤد ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”سنن ابو داؤد“ ہے ۔
ایک تخت پر سیدنا شہاب الدین ہیں جن کے پاس ”مواہب اللدنیہ“ ہے جس میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم کے حالات و سیرت کی احادیث ہیں۔ اور ایک چھوٹے تخت پر حضرت علی متقی ہیں ان کے پاس ان کی کتاب ”کنز العمال“ ہے جو احادیثِ نبوی کے دائرۃ المعارف کا حکم رکھتی ہے ۔ وہیں ایک جانب احمد بن حجر عسقلانی بیٹھے ہیں اور ان کے پاس ”تہذیب التہذیب“ ہے جس میں اسمائے رجال ہیں ۔ ایک تخت پر شمس الدین ذہبی ہیں ، اُن کے پاس ”تذکرۃ الحفاظ“ ہے جس میں حافظانِ حدیث کا ذکر ہے۔ واضح ہو کہ محدثین اس شخص کو حافظ کہتے ہیں جس کو کم از کم ایک لاکھ احادیث یاد ہوں ۔
یہ دَر فقہاء کا ہے ۔ اس دَر کے پاس کے تختوں میں سے ایک تخت پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ اور ایک ایک تخت پر حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ ، حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ اور حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں اور ایک حجرے میں حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا ہیں ۔ ایک تخت پہ حضرت عبد اللہ ابن مسعود رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت عبد اللہ ابن عباس رضی اللہ عنہ اور ایک پر حضرت زید ابن ثابت رضی اللہ عنہ ہیں ۔
ان ہی تختوں کے پاس امام اعظم ابو حنیفہ نعمان بن ثابت کوفی رحمتہ اللہ علیہ بیٹھے ہوئے ہیں ، انھوں نے قرآن و حدیث سے استنباطِ مسائل کیا ۔ امام ابو حنیفہ کی مجلسِ فقہاء میں امام ابو یوسف ، امام محمد بن حسن وغیرہ چالیس محدث و ادیب ایک گول میز کے اطراف بیٹھے ہوئے ہیں ۔ امام محمد ابن الحسن کے پاس مبسوط ، سیر کبیر وغیرہ فقہ کی کتابوں کا انبار ہے ۔ ایک جدا تخت پر امام مالک بن انس مع ”موطا“ کے تشریف فرما ہیں ، ”موطا“ تمام کتبِ حدیث کی ماں ہے ۔ ایک اور تخت پر امام محمد بن ادریس شافعی ہیں ، ان کے پاس کتاب الام ہے۔ امام محمد بن الحسن اور امام محمد بن ادریس شافعی کے باہمی مباحثات
اور مذاکرات سے اصولِ فقہ اور اصولِ حدیث کی بناء پڑی ۔ یہ وہ زمانہ تھا کہ رومن لاء کا نام و نشان بھی کوئی نہیں جانتا تھا ۔ یہ یاد رکھو کہ قرآن و حدیث ہی فقہِ اسلام کا ماخذ ہیں ۔ وہ شخص ہرگز فقیہ نہیں ہو سکتا جو بغیر قرآن و حدیث کے ماخذ کے ذاتی رائے رکھتا ہو۔ جس نے بلا ماخذ کوئی حکم دیا وہ اُس پر رد ہے ۔ ایک تخت پر حضرت امام احمد بن حنبل ہیں جن کے پاس ”مسند احمد“ ہے ۔ یہ حدیث کا بڑا ذخیرہ ہے۔ امام احمد ضعیف حدیث کے مقابل قیاس سے کام نہیں لیتے ۔ دوسری کرسیوں پر مجتہد فی المذہب مع اصحابِ ترجیح و مجتہد فی المسئلہ بیٹھے ہوئے ہیں ، جو ہر زمانے کے اقتضاء کے موافق قرآن و حدیث سے استنباطِ مسائل کرتے ہیں۔ ہر زمانے میں چند افراد کو استنباطِ مسائل کی کرسی مل جاتی ہے ۔
یہ در متکلمین کا ہے ۔ اس دَر کے پاس بھی بہت سے تخت بچھے ہیں ، جن میں سے ایک تخت پر حضرت عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ ہیں ، انھوں نے حضرت علی رضی اللہ عنہ کے حکم سے خوارج سے مناظرہ کیا ۔ کیونکہ اس زمانہ میں خوارج اور روافض پیدا ہو چکے تھے ۔ اس دور میں مذہبی اختلافات کا فوری فیصلہ تلوار کر دیتی تھی ۔
بعض لوگ بزرگوں کو مانتے ہیں اور بعض بالکل نہیں مانتے ، اعتدال پر رہنے والے بہت کم ہوتے ہیں۔ بزرگوں کو ماننے کی انتہا شخصیت پرستی اور بت پرستی پر ہوتی ہے ، اور خود پسندی کی انتہا دہریت اور لادینیت ہے۔ خیر... ایک تخت پر حضرت امام ابوحنیفہ نعمان بن ثابت کوفی ہیں ، جن کے ہاتھ میں فقہ اکبر ہے ۔ امام اعظم کو خوارج سے ہر وقت مناظرہ کرنا پڑتا تھا ۔ ایک اور تخت پر حضرت ابو الحسن اشعری ہیں جو معتزلیوں کے رد میں سرگرم ہیں ۔ معتزلہ کے پاس اُن کی عقل کے خلاف کوئی چیز اسلام میں نہیں ہے ۔ عقل کی کج فہمی میں ایک غلطی میں گرفتار ہیں کہ جو چیز میرے ناقص قیاس سے ثابت نہیں وہ واقع ہی نہیں۔
ایک اور تخت پر امام محمد غزالی تشریف فرما ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”تہافت الفلاسفہ“ وغیرہ علم کلام کی کتابیں ہیں ۔ امام غزالی کے زمانے سے پہلے عربی میں مختلف فلسفے کی کتابوں کا ترجمہ ہو چکا تھا۔ ان کی کتابوں سے عقائد ، تصوف ، تہذیبِ اخلاق وغیرہ سب کا افادہ ہوتا ہے ۔ فلسفے کی کتابیں تیار کروانے میں خلیفہ مہدی اور ہارون رشید بہت پیش پیش رہے ۔ ایک اور تخت پر امام فخر الدین رازی ہیں جنہوں نے فلسفہ قدیم کے پرخچے اڑا دیئے ، ان کے ہاتھ میں ”مباحث مشرقیہ“ ، ”معالم“ وغیرہ علم کلام کی کتابیں ہاتھ میں ہیں ۔ ایک اور تخت پر قاضی عضد الملۃ والدین عبد الرحمن بن احمد ایجی بیٹھے ہوئے ہیں اور ان کے ہاتھ میں ”مواقف“ ہے۔
اس قاضی کی حسنِ تعلیم سے لاکھوں چنگیز خانی اشخاص مشرف بہ اسلام کیے گئے۔ اور دوسری کرسیوں اور چوکیوں پر ہزاروں خادمانِ دین متمکن ہیں ، جو ہمیشہ مخالفانِ اسلام کی تردید میں سرگرم و مستعد رہتے ہیں ۔
یہ در جانبازانِ محمدی کا ہے ، مجاہدین فی سبیل اللہ کا ہے ۔ اس کے پاس ایک تخت پر حضرت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں جنہوں نے مرتدین سے جنگ کی ، مانعینِ زکوٰۃ کو زکوٰۃ دینے پر مجبور کیا ، اس طرح مرکزِ اسلام کی حفاظت کی ۔ ایک اور تخت پر حضرت عمر ابن الخطاب رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں جن کے زمانے میں بیت المقدس ، شام اور ایران فتح کر لیا گیا ۔ ایک اور تخت پر حضرت عثمان ابن عفان رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں جن کے زمانے میں اسلامی سلطنت کے حدود دور دور تک پہنچ گئے تھے ۔ ایک اور تخت پر حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ فاتحِ خیبر متمکن ہیں ، ان کی تلوار بھی کام کرتی تھی ، ان کی زبان بھی کام کرتی تھی ، اور ان کی روحانی قوت بھی کام کرتی تھی ۔ ایک اور تخت پر حضرت ابو عبیدہ بن الجراح فاتحِ شام اور
حضرت سعد ابن ابی وقاص فاتحِ ایران و عراق اور ایک پر حضرت عمرو بن العاص فاتحِ مصر بھی ہیں۔ اور ان تختوں کے بیچ میں حضرت سیف اللہ مجاہدِ اعظم خالد ابن ولید کا تخت ہے۔ پاس ہی ایک تخت پر خلیفۂ بنی امیہ عبد الملک بیٹھا ہوا ہے اور اس کے اطراف دوسرے تختوں پر محمد بن قاسم فاتحِ سندھ و ہند ، موسیٰ بن نصیر اور اس کا خادم طارق فاتحِ اندلس ، اور قتیبہ بن مسلم فاتحِ ترکستان بیٹھے ہیں۔ ایک اور تخت پر سلطان محمود غزنوی فاتحِ ہند ، سلطان شہاب الدین محمد غوری ، سلطان علاء الدین خلجی بیٹھے ہوئے ہیں۔ ایک اور تخت پر سلطان نور الدین زنگی اور سلطان صلاح الدین ایوبی فاتحِ بیت المقدس ، اور سلطان محمد فاتح قسطنطنیہ نمایاں ہیں ۔ ایک اور تخت پر احمد شاہ ابدالی متمکن ہیں جن کے تحفظِ اقتدارِ اسلام کے کارنامے نمایاں ہیں۔
یہ در مدنیات ، اصلاح و ترقیِ قوم ، حفظِ امن اور اقتدارِ اعلیٰ کا ہے ۔ اس کے پاس ایک بڑا تخت ہے جس پر حضرت
ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جلوہ افگن ہیں جنہوں نے مانعینِ زکوٰۃ سے جنگ کی اور مرتدین سے جہاد کر کے شیرازۂ اسلام کو منتشر ہونے سے بچایا۔ اجنادین کی فتح بھی انھیں کے زمانے کی ہے۔ علماء نے اس کے متعلق کہا ہے: وَلَقَدْ قَامَ مُقَامَ النَّبِيِّ صَلَّى اللّٰهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - حضرت صدیق اکبر نے تمام اصحاب سے لے کر ایک جگہ مکتوباتِ قرآنی کو جمع کر دیا اور اس طرح حبل اللہ کی حفاظت فرمائی ۔
پاس ہی ایک دوسرا تخت ہے جس پہ فاروقِ اعظم رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں ۔ جن کے زمانے میں نہ صرف غیر معمولی فتوحات ہوئے ہیں بلکہ زمین کی پیمائش ، سڑکیں ، مسافر خانے ، محکمہ جات کا انتظام ، بلحاظِ ضرورت مختلف قوانین نافذ اور طرح طرح کے محصول رعایا پر عائد کئے گئے۔
ایک اور تخت پر خیر التابعین عمر ابن عبد العزیز ہیں جنہوں نے اموی تمدن کو اسلامی تمدن میں مبدل کرنے کی کوشش کی اور اس میں اپنی جان دے دی۔ ایک اور تخت پر شاگردِ امام ابو حنیفہ ہارون رشید ہے جس کے زمانے میں امن و امان اور علم و دولت دونوں انتہائی عروج پر تھے۔ ایک چھوٹے سے تخت پر جلال الدین خلجی ہے جس کے ایک گوشے پر علاء الدین خلجی بھی بیٹھا ہوا ہے۔ اس کے زمانے میں فتوحات بھی ہوئیں اور ترقیِ تمدن بھی ۔ ایک چھوٹے سے تخت پر شیر شاہ سوری بھی ہے جس کے زمانے میں شہروں کی تنظیم ، مسافروں کیلئے سڑکیں اور
رعایا کیلئے ہر طرح سے بندوبست تھا۔ اس در کے ایک جانب علمائے مدنیات اپنے اپنے تختوں پر متمکن ہیں۔ ایک تخت پر حضرت ابو حامد محمد غزالی ہیں جن کے پاس ان کے اعلیٰ اور کثیر تصانیف دھرے ہوئے ہیں۔ ان کی ”احیاء العلوم“ میں اسلامی تمدن سے کافی بحث کی گئی ہے ۔
ایک تخت پر حضرت شیخ احمد فاروقی سرہندی مجدد الف ثانی ہیں ، آپ اکبر اور جہانگیر کے ہم زمانہ تھے ۔ ان کے زمانے میں تصوف الحاد میں مبدل ہو گیا تھا ، خود پرستی اور شاہ پرستی کا زور تھا۔ حضرت شیخ احمد سرہندی کو اللہ تعالیٰ نے پیدا کیا اور یہ یادگارِ فاروقِ اعظم نہایت پامردی سے حمایتِ دین پر قائم رہا۔ آپ کے فیضِ تربیت سے لاکھوں آدمی اب تک سیراب ہو رہے ہیں۔ آپ کے پاس ”مکتوبات شریف“ کی تین جلدیں دھری ہوئی ہیں۔
ایک چھوٹے سے تخت پر ابن خلدون ہے جس کے پاس ”تاریخ اسلام“ اور ”مقدمہ“ رکھے ہوئے ہیں ، مقدمہ میں اصولِ تمدن اور فلسفۂ تاریخ پر کافی بحث موجود ہے ۔ اور ایک چھوٹے سے تخت پر احمد بن عبد الرحیم المعروف بہ شاہ ولی اللہ دہلوی بیٹھے ہیں جن کے پاس ”حجۃ اللہ البالغہ“ دھری ہے ۔ یہ کتاب فلسفۂ اسلام پر ہے ، ان کے پاس ”ازالۃ الخفاء عن خلافۃ الخلفاء“ بھی ہے جس سے تمدنِ اسلام پر بھی خوب روشنی پڑتی ہے۔
یہ در تہذیبِ نفس کا ہے ۔ اس کے پاس ایک تخت پر حضرت عبد اللہ ابن عمر اور ایک پر امام حسن مجتبیٰ رضی اللہ عنہما تشریف فرما ہیں۔ یوں تو اس دَر کے پاس بہت سی واجب التعظیم ہستیاں موجود ہیں مگر خصوصیت سے چند حضرات کے نام بیان کئے جاتے ہیں:
ایک تخت پر امام ابو حامد محمد غزالی ہیں اور ان کے پاس ”احیاء العلوم“ ، ”کیمیائے سعادت“ وغیرہ کثیر تصانیف ہیں ۔ احیاء العلوم کی چار جلدیں ہیں: ایک میں عقائد و معارف ہیں ، ایک جلد میں عادات و معاملات ، ایک جلد میں مہلکات اور ایک جلد میں منجیات ۔ اور ایک تخت پر غوث الاعظم سید عبد القادر جیلانی رضی اللہ عنہ تشریف رکھتے ہیں۔ ان کے ہاتھ میں ”فتوح الغیب“ اور ”فتح ربانی“ ہے ۔ ایک کرسی پر جلال الدین دوانی ہیں اور ان کے پاس ”اخلاق جلالی“ ہے ، اس کے تین حصے ہیں: ایک میں تہذیبِ نفس ، ایک میں تدبیرِ منزل ، اور ایک میں سیاستِ مدنی ۔ دوانی نے عقائدِ جلالی اور دیگر کتب میں فلسفہ و کلام کے مباحث لکھے ہیں ۔ اور دوسری کرسیوں پر بہت سے علمائے اخلاق متمکن ہیں جو تہذیبِ نفس کے معلم ہیں ۔
یہ موحدین کا در ہے ۔ یہاں کے حاضرین کئی قسم کے ہیں۔ بعض بڑے زور و شور سے توحید کی تعلیم دیتے ہیں ، بعض اصحابِ تصانیف عظیم الشان کتابوں کے مصنف بھی ہیں ، اور بعض کے فیضِ تربیت اور حسنِ صحبت سے لوگ موحد بن جاتے ہیں ۔
یہاں ایک بڑے تخت پر حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں ، اور ان کی زبانِ مبارک سے نکل رہا ہے: ”مَا رَأَيْتُ شَيْئًا إِلَّا وَرَأَيْتُ اللّٰهَ قَبْلَهُ“ (میں نے کسی شئے کو دیکھا تو اس سے پہلے خدا کو دیکھا) ۔ آپ کے متعلق رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو کسی چلتے پھرتے مردہ کو دیکھنا چاہتا ہے تو ابو بکر کو دیکھے“ ۔ نیز یہ بھی ارشاد ہوا کہ: ”جس چیز سے خدا نے میرا شرحِ صدر کیا ہے ، اُس سے میں نے ابو بکر کا بھی شرحِ صدر کیا“ ۔ آپ کے تخت کے اطراف قادریہ ، نقشبندیہ اور شطاریہ کے تخت ہیں۔
ایک اور تخت پر حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ جلوہ افروز ہیں اور وہ فرماتے ہیں: ”سَلُونِي قَبْلَ أَنْ تَفْقِدُونِي“ (مجھ سے پوچھو قبل اس کے کہ تم مجھے نہ پاؤ) ۔ آپ کے بارے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرا گوشت علی کا گوشت ہے ، میرا خون علی کا خون“ ۔ آپ کے اطراف قادریہ ، چشتیہ ، رفاعیہ ، اکبریہ ، سہروردیہ ، شاذلیہ اور بدویہ کے تخت ہیں ۔ ان تختوں کے باہر اور دوسری ہستیوں کے تخت بھی ہیں ، جیسے حضرت حسن بصری ، حضرت معروف کرخی ، حضرت جنید بغدادی ، حضرت بایزید بسطامی ، حضرت داؤد طائی ، حضرت سہل بن عبد اللہ تستری ، حضرت کمیل بن زیاد ، حضرت ذو النون مصری ، حضرت ابو القاسم قشیری ۔ یہ وہ لوگ ہیں جن کے زمانے میں بیرونی علوم کی کتابوں کا ترجمہ نہیں کیا گیا تھا ، بلکہ ان کی توجہِ عالی اور قوتِ قلبی سے کروڑوں آدمیوں نے زلالِ توحید سے سیرابی حاصل کی ۔ ان تختوں کے پاس خصوصیت سے قابلِ ذکر شیخ محی الدین ابن عربی ہیں اور ان کے پاس ”فتوحات مکیہ“ اور ”فصوص الحکم“ وغیرہ کتابیں ہیں ۔ ایک تخت پر مولانا جلال الدین رومی بیٹھے ہیں اور ان کے پاس مثنوی شریف رکھی ہے۔
یہ در عشق و محبت کا ہے ۔ اس دَر سے جو پانی آ رہا ہے اُس کا ایک گھونٹ بھی پی لینا ، پینے والے کو مستِ الست کر دیتا ہے۔ جو اس کا پانی پیتے ہیں اُن میں سے بعض عاشق کہلاتے ہیں اور بعض معشوق ۔ کوئی چاہتا ہے ، کوئی چاہا جاتا ہے۔ غرض آیت يُحِبُّهُمْ وَيُحِبُّونَهُ سے معلوم ہوتا ہے کہ محبِ خدا محبوبِ خدا بھی ہوتا ہے ، اور محبوبِ خدا محبِ خدا بھی ۔ مگر دونوں میں امتیاز صرف یہ ہوتا ہے کہ جو چیخا ، چلایا وہ عاشق کہلایا اور جس نے ضبط کیا ، صبر و سکون سے بیٹھا وہ معشوق ۔
اس دَر کے پاس ایک تخت ہے جس پر حضرت ابوبکر صدیق تشریف فرما ہیں۔ دوسرے تخت پر حضرت عمر فاروق ، تیسرے پر حضرت عثمان غنی اور چوتھے پر حضرت علی جلوہ فرما ہیں ۔ ایک اور تخت پر امام حسن مجتبیٰ ، ایک پر امام حسین ، ایک تخت پر حضرت اویس قرنی بھی ہیں ۔ ایک تخت پر حضرت بلال حبشی بیٹھے ”اَحَد اَحَد“ کے نعرے مار رہے ہیں ۔ اس دَر کے پاس اور سینکڑوں تخت بچھے ہوئے ہیں ، اور یہ سلسلہ ان شاء اللہ قیامت تک جاری رہے گا۔ تاہم چند تخت نشینان کے نام بیان کر دیے جاتے ہیں:
سیدی عبد القادر جیلانی ، سیدی شہاب الدین عمر سہروردی ، سیدی خواجہ معین الدین حسن چشتی ، سیدی احمد کبیر رفاعی ، سیدی ابو العباس احمد بدوی ، سیدی بہاء الدین محمد نقشبند ، سیدی ابو الحسن علی شاذلی ، سیدی جلال الدین مولانا روم ، سیدی محی الدین علی بن محمد ابن العربی ، سیدی بدیع الدین شاہ قطب مدار ، سیدی علاء الدین علی احمد صابر کلیری ، سیدی نظام الدین اولیاء محبوبِ الٰہی ، سیدی خواجہ محمد صدیق محبوب اللہ رحمہم اللہ اجمعین ۔
یہ در عبدیت کا ہے ۔ اس دَر کے لوگ عبدیت سے ممتاز ہیں اور صاحبِ فرائض ۔ یہ بے ارادہ جیتے ہیں ، مردہ بدستِ زندہ رہتے ہیں۔ خدا کو دینا ہوتا ہے تو ان کے ہاتھ سے دیتا ہے ، کچھ کام لینا ہوتا ہے تو ان کے
ہاتھوں سے لیتا ہے ۔ ہر شخص کو ، ہر چیز کو اس کا حق دینا ان کا کام ہے۔ اقتضاءِ وقت کے مطابق عمل کرنا ان کا شیوہ ہوتا ہے۔ تحتِ امر رہنا ہمیشہ اُن کے پیشِ نظر رہتا ہے۔ ایسے لوگ عامۃ الناس سے ایسے ملے جلے رہتے ہیں کہ ان کا دوسروں سے امتیاز کرنا مشکل ہے۔ کھاتے پیتے ہیں ، شادی بیاہ کرتے ہیں ، ہنستے بولتے ہیں۔ ایسے لوگوں کی زبان پر یہ شعر ہوتا ہے:
غور کرنے سے معلوم ہوتا ہے کہ اس دَر سے سیراب ہونے والے محب بھی ہیں ، محبوب بھی ہیں اور بندے بھی ۔ مگر ایک گونہ خصوصیت (بندگی) کی وجہ سے ممتاز سمجھے جاتے ہیں ۔
اس دَر کے پاس کئی تخت بچھے ہوئے ہیں۔ ایک تخت پر خلیفۂ رسول اللہ حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت علی رضی اللہ عنہ ، ایک پر حضرت امام حسن رضی اللہ عنہ اور ایک پر حضرت امام حسین رضی اللہ عنہ تشریف فرما ہیں ۔ پاس ہی ایک تخت پر حضرت سیدی عبد القادر جیلانی اور دوسرے کئی تختوں پر وہ سب حضرات بھی جلوہ فرما ہیں جن کے اسماءِ گرامی توحید اور عشق و محبت کے بیان میں گزر چکے ہیں۔
غرض دینِ محمدی بہت کشادہ ہے ، اس میں جو کچھ ہے اس کو میں بیان کروں ، تم بیان کرو ، ساری دنیا بیان کرے ، قیامت تک بیان ہوتا رہے ، وہ ختم نہ ہو گا ، بیان ختم ہو جائے گا اور دنیا ختم ہو جائے گی مگر وہ کبھی ختم نہ ہو گا اور نہ ہوا ہے۔
[مأخوذ از ”دربارِ نبوت و آبشارِ رسالت“]
لفظ معنیٰ کی طرف ، اسم مسمیٰ کی طرف ، مفہوم مصداق کی طرف رہنما ہوتا ہے ۔ لازم و ملزوم کی جانب موصول ہوتے ہیں۔ نیک کے خیال سے نیکی ، بد کے خیال سے بدی پیدا ہوتی ہے۔ بادشاہ کا خیال اپنی جبروت سے متاثر کرتا ہے۔ محبوب کے خیال سے جذبۂ محبت کی تحریک ہوتی ہے۔ استاد کے خیال سے عزت و حرمت پیدا ہوتی ہے۔ مرشد کے خیال سے دل میں عظمت و ہدایت پیدا ہوتی ہے۔ جس میں تمام خوبیاں ہوں اُس کے خیال سے کیا تمام احساسات و جذبات متحرک نہ ہوں گے؟ کون حق شناس شک کرتا ہے؟ ذاتِ سامی سمات ، ختم نبوت و رسالت ، مظہرِ اتم ، خلیفۂ اعظم ، أَنَا حَامِلُ لِوَاءِ الْحَمْدِ ، ”آدم و من دونه تحت لوائي“ کس پر صادق آتا ہے؟ ”كُونُوا مَعَ الصَّادِقِينَ“ امرِ خداوندی ہے۔ معیت جسمی بھی ہوتی ہے ، مثالی و روحی بھی۔ جس قدر محبت بڑھے گی ذاتِ مستجمعِ کمالات سے تاثر زیادہ ہو گا۔ معیتِ جسمی صحابہ کرام سے خاص تھی تو کیا خیالی ، مثالی ، روحانی معیت واجب الاہتمام نہیں؟ ”وَمَا كَانَ اللّٰهُ لِيُعَذِّبَهُمْ وَأَنْتَ فِيهِمْ“ خدا عز و جل
کا سچا وعدہ ہے ۔ جس کے دل میں ، دماغ میں ، آنکھوں میں خدا کا محبوب بس گیا ہو ، کیا خدائے تعالیٰ اُس کو عذاب کرے گا؟ نہیں! ہرگز نہیں! محبوب کی تصویر بھی محبوب ہوتی ہے ، اس کا فریم بھی محبوب ہوتا ہے۔
خیال ترقی کرتا ہے ، متصل سے منفصل ، مقید سے مطلق ، تصور سے شہود تک پہنچ جاتا ہے۔ جو طالبِ دیدار ہوتے ہیں وہ بے قرار رہتے ہیں ، درود کے مختلف صیغے پڑھتے ہیں ، دیدار کے لئے نمازیں پڑھتے ہیں ، خیالِ محبوب میں محو و محق ہو جاتے ہیں۔ خواب ہو یا بیداری ، ایک لَو ہے کہ لگی رہتی ہے۔
محبوب کے خیال میں سوتے ہیں ، محبوب کے خیال میں جاگتے ہیں:
آخر میں دیدارِ یار سرمۂ دیدۂ انتظار ہوتا ہے ، گفتارِ دلدار آویزۂ گوشِ حق نیوش ۔ جن کے دل میں مرض ہے ، خیالِ حبیب کو بت سے بدتر سمجھتے ہیں ، یاوہ سرائی ، ہرزہ درائی کرتے ہیں۔ مگر عاشق کب رکتا ہے؟ نماز میں ”صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْ“ کہتا ہے اور محبوب کی صورت دیکھتا ہے ، التحیات پڑھتا ہے تو محبوب کو دیکھتا ہے اور دیکھ کر ”السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ“ کہتا ہے۔ یہ تصویر ، دیدارِ
حبیب صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے ایک کوشش ہے ۔
جنابِ سبطِ مصطفےٰ امام حسن مجتبیٰ ، سیدتنا خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کے فرزند حضرت ہند ابن ابی ہالہ کے پاس جاتے ہیں ، فرماتے ہیں: ماموں! حبیبِ خدا رسولِ مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وسلم کا حلیہ بیان کرو کہ اُس سے پیوستہ رہوں ، اُس کے خیال میں سرگشتہ رہوں۔ ہند فرماتے ہیں:
آپ کا قد مبارک نہ بالکل طویل تھا نہ قصیر بلکہ میانہ قد ، مائل بطول ۔ رنگ گندمی سرخی لیا ہوا ، غصہ یا خوشی میں بالکل سرخ جیسے کسی نے انار کے دانے رخسار میں توڑ دیئے ہیں ۔ نہ زیادہ موٹے نہ زیادہ دبلے ، گٹھا ہوا مضبوط بدن ۔ سر کے بال گھونگر والے ، چھوڑ دیتے تو شانوں تک آ جاتے ، چڑھا دیتے تو کان کی لو تک پہنچ جاتے۔ چہرہ کتاب رو ، گولائی لیا ہوا ، ایسا چمکتا جیسے چودھویں رات کا چاند ۔ پیشانی مبارک اونچی چوڑی ، ہلالی وضع کی ، بیچ میں ایک رگ سبز رنگ کی ، غصہ میں خون سے بھر جاتی اور صاف نمایاں ہو جاتی ۔ باریک کمانی دار لمبے ابرو ، دونوں ابروؤں کے درمیان ہلکے سے بال ، نزدیک والا متصل ابرو سمجھتا اور دور والا منفصل ابرو ۔ آنکھیں بڑی بڑی ، سپیدی نہایت سپید ، سیاہی نہایت سیاہ ، آنکھوں میں گلابی ڈورے ، کوئے کھلے ہوئے ، پلکیں نہایت لمبی لمبی ، برونیاں سیاہ جیسے کسی نے سرمہ لگایا ہے ۔ ناک بلند ستواں سامنے کی طرف جھکی ہوئی ۔ رخسار نہ زیادہ رفت
نہ زیادہ ابھرے ہوئے ۔ دہانہ کشادہ ، دندانِ مبارک براق جدا جدا ، ہنستے تو ایک نور نکلتا معلوم ہوتا۔ زبان مبارک فصیح ، ریشِ مبارک گھنی ، سیاہ ، ساٹھ سال کے قریب تقریباً بیس بال سپید ہو گئے تھے۔ گردن سپید جیسے چاندی کی صراحی ۔ سینہ کشادہ ، شکم ہموار ، جسم قوی ، جوڑ بند چوڑے ، ہتھیلیاں نرم کشادہ ، انگلیوں پر گوشت ، ناف سے سینے تک بالوں کا ایک باریک خط ، جسم پر بال بہت کم ۔ نرم تلوے ، پنجہ چوڑا ، ایڑی چھوٹی ۔ چلتے تو قدم اٹھا کر تیز چلتے ، ایسا معلوم ہوتا جیسے اوپر سے اترتے ہیں۔ مڑتے تو بالکل مڑتے ، کن انکھیوں سے نہ دیکھتے ۔ نظر زمین کی طرف جھکی ہوتی ، کسی پر نظر جما کر نہ دیکھتے ۔ دونوں شانوں کے درمیان خاتمِ نبوت ۔ دل کے سخی ، زبان کے سچے ، طبیعت کے نرم ، صحبت کے بڑے کریم ۔ ناگہاں دیکھنے والا آپ کو دیکھ کر مرعوب ہو جاتا ، ملتا جلتا تو والہ و شیدا ہو جاتا ۔ سرکار کا حلیہ بیان کرنے والا یہی کہتا ہے کہ ایسی پیاری صورت نہ کبھی دیکھی اور نہ آئندہ کبھی دیکھنے کی امید ہے۔
[مأخوذ از المعارف حصہ سوم]
مرنے سے پہلے مثالِ اوّل ہے، اور مرنے کے بعد مثالِ ثانی ہے۔ اور بعض حضرات مثال کا لفظ ما قبل موت پر اور برزخ کا لفظ ما بعد موت پر اطلاق کرتے۔ یہ عالم گویا عالمِ قیامت کا مقدمہ ہے۔ عالمِ برزخ میں نیکوں کی حالت امیدوارانِ سرفرازی کی اور بدوں کی حالت مجرمانِ زیرِ دریافت کی رہتی ہے۔ لہٰذا نیک نیک حالی میں اور بد بد حالی میں رہتے ہیں۔
عالمِ برزخ والوں کو عالمِ شہادت والوں سے ایک حد تک ربط باقی رہتا ہے لہٰذا ان کو عالمِ شہادت کی فی الجملہ اطلاع رہتی ہے مگر ان پر ایک قسم کی روک ٹوک بھی رہتی ہے اپنا ماجہ صاف صاف بیان نہیں کرتے کبھی اشارے کنائے سے کام لیتے ہیں۔ مرنے کے بعد برزخ والوں کو شہادت والوں کی خبر رہتی ہے۔ قبر پر آنے والوں کو ”اَلسَّلَامُ عَلَيْكُمْ يَا أَهْلَ الْقُبُورِ أَنْتُمْ سَلَفٌ وَنَحْنُ خَلَفٌ وَإِنْ شَاءَ اللهُ بِكُمْ لَاحِقُونَ“ کہنے کا حکم ہے۔ اہلِ قلیبِ بدر کے متعلق حضرت رسولِ مقبول نے فرمایا: ”لَسْتُمْ بِأَسْمَعَ مِنْهُمْ“ (نہیں ہو تم زیادہ سننے والے اُن سے)۔ اگر سماعِ موتیٰ نہ ہوتا، تو یہ سب کیوں ہوتا۔ اب رہا قبر سے متصل کھڑے رہیں تو وہ سنتے ہیں یا دو گز کے فاصلے سے یا دو میل کے فاصلے سے
یہ سب بے کار باتیں ہیں، ہزارہا کوس سے خواب میں آتے ہیں۔ گفتگو کرتے ہیں۔ اگر اہلِ قبور کا کہنا سننا یا آنا عالمِ شہادت کے زیرِ اصول و نوامیس ہوتا تو ظاہر ہے کہ اتنی گزوں مٹی کے نیچے سے تو سننا ممکن نہیں۔ بلکہ یہ سننا یا آنا اور ہی اصول و قوانین کے ماتحت ہے۔
امِّ سعد کے مرنے کے بعد حضرت کے حضور میں کنواں کھدوا کر وقف کیا گیا اور کہا گیا ”ھٰذِہٖ لِأُمِّ سَعْدٍ“، اس سے ایصالِ ثواب اور امِّ سعد کی طرف نسبت ثابت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ چند اور مسائل پر بھی غور کر لینا ضرور ہے۔
غیر خدا کو خدائے تعالیٰ کے ساتھ اس کی کسی ایک صفتِ خاصہ میں بھی شریک کرنا۔ خدائے تعالیٰ کی صفتِ خاصہ کیا ہے؟ وجود بالذات، وجوب بالذات، قیومیت، خلق بمعنی اعطاءِ وجود۔ ہمارے پاس تو کسی کمال کو کسی مخلوق کے لئے بالذات ثابت کرنا ہی شرک ہے۔ دوسری تمام نسبتیں مجازی ہیں۔ ہمیشہ اپنی توجہ و علم کو حقیقت کی طرف، منبع الجود، الاصل الوجود، الحق المعبود کی طرف رکھنا چاہیئے۔ نسبتِ مجازی سے شرک لازم نہیں آتا۔ کسی کمال کو کسی مخلوق کی طرف نسبت کرنا بغیر اس کے کہ حقیقت کا خیال رہے، خواہ زندہ کی طرف، خواہ مردہ کی طرف، ضرور قابلِ افسوس ہے۔ نہایت قابلِ افسوس حالت ہے ان لوگوں کی جو علمِ غیب کو اللہ تعالیٰ کا خاصہ سمجھتے ہیں، اور رسولِ مقبول کی طرف علمِ غیب کی نسبت کو شرک سمجھتے ہیں، اور پھر شیطان کی طرف غیب گوئی کی نسبت کو بھی
جائز سمجھتے ہیں۔ کیا یہ لوگ شیطان سے شرک کو جائز سمجھتے ہیں؟ انشاء اللہ علمِ غیب کا مسئلہ بھی کبھی تفصیل سے لکھوں گا۔ یہ لوگ افسوس کہ کفار و فساق کو نافع و ضار سمجھتے ہیں، مگر بزرگوں کے نافع یا ضار سمجھنے کو شرک سمجھتے ہیں۔ شرک ہے تو سب سے ہے، نہیں ہے تو کسی سے نہیں۔ جب ان توحید کے لمبے چوڑے دعوےٰ کرنے والوں پر مصائب آتے ہیں تو خدا کو بھول کر کفار و فساق کی خوشامد اور طلبِ امداد کو دوڑتے ہیں۔ يَا أَهْلَ الْكِتَابِ تَعَالَوْا إِلَىٰ كَلِمَةٍ سَوَاءٍ بَيْنَنَا وَبَيْنَكُمْ أَلَّا نَعْبُدَ إِلَّا اللَّهَ وَلَا نُشْرِكَ بِهِ شَيْئًا ۔
یہ اسباب پرست موحدین عبادت و تعظیم میں فرق نہیں کر سکتے۔ عبادت انتہائی پستی کا نام ہے۔ وہ بندے کے لئے خاص ہے۔ اور معبودیت انتہائی طور سے محتاج الیہ ہوتی ہے جو خدائے تعالیٰ سے خاص ہے۔ کون کہتا ہے کہ ماں باپ کی تعظیم نہ کرو؟ وَاخْفِضْ لَهُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ ۔ کون کہتا ہے کہ پیغمبر کی تعظیم نہ کرو؟ لِتُعَزِّرُوهُ وَتُوَقِّرُوهُ ۔ وَمَنْ يُعَظِّمْ شَعَائِرَ اللَّهِ فَإِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوبِ ۔
برزخ کا حال اہلِ شہادت پر بہت کم منکشف ہوتا ہے۔ عالمِ برزخ میں وہی لوگ رسائی پیدا کرتے ہیں جو دن میں ستر ہزار دفعہ مرتے جیتے ہیں۔ اکثر عالمِ مثالِ اوّل میں اہلِ شہادت و برزخ مل لیتے ہیں، مثلاً کشف، مثالی یا خواب میں مگر وہ صورت اصلی نہیں ہوتی۔
چونکہ برزخ بھی ایک قسم کا مثال ہے، لہٰذا اس میں اعمال متشکل ہوتے ہیں، اور اعمالِ ہما کے مطابق ان کو صورت ملتی ہے۔ مثلاً غضبِ الٰہی
آگ کی صورت میں نمایاں ہوتا ہے۔ سود خوار دریائے خون میں غوطے کھاتا ہے۔ رشوت خوار کا بڑا پیٹ ہوتا ہے، اُس میں سانپ بچھو حرکت کرتے رہتے ہیں۔ غیبت گو انسان متعفن گوشت کھاتا ہے۔ صغائر کمل مچھر پسوؤں کی شکل میں دکھائی دیتے ہیں۔ کبائر سانپ، اژدھا، مگر کچھ اعمالِ نیک میں نقصان رہتا ہے وہ انسانی صورت میں نظر آتے ہیں۔ مگر یہ بیمار، ضعیف، ناتوان، یا بدن پر منہ پر زخم یا پھوڑے نکلے ہوئے یا ہاتھ یا پاؤں ضائع۔ اسی طرح نیک اعمال کی بھی صورتیں ہیں۔
کیا عالمِ شہادت میں اہلِ برزخ نظر آ سکتے ہیں؟ بعض کا خیال ہے کہ چونکہ وہ نیک ہیں آزاد رہتے ہیں لہٰذا وہ نظر آ سکتے ہیں۔ مگر چونکہ عالمِ شہادت اُن کا مستقر نہیں، نہ ان کا جسد اس عالم کا ہے لہٰذا زیادہ دیر تک ٹھیرتے نہیں۔ جس طرح ہم زیادہ دیر تک ایک خیالی صورت کو قائم نہیں رکھ سکتے۔ اور بد چونکہ ایک قسم کی حبس میں ہیں وہ البتہ عالمِ شہادت میں آ نہیں سکتے۔ وہ تو خواب وغیرہ میں بھی مشکل سے آتے ہیں۔ مرے ہوؤں کا نام لے کر اکثر شیاطین و فاسق و کافر جن لوگوں کو دھوکا دیتے اور گمراہ کرتے ہیں۔ زندہ جنات بھی عالمِ شہادت میں مشکل سے قائم رہ سکتے ہیں۔ اگر رہیں تو ان کی عمریں بھی انسان کی عمر کی طرح مختصر ہو جائیں اور ان کو انسانی امراض لاحق ہو جائیں۔ بعض حضرات کا خیال ہے کہ جو لوگ مرتاض اور صاحبِ زورِ تخیل ہیں وہ اگرچہ بد ہوں، قید ہوں، خیالی صورت میں کمزور دل کے آدمی کو یا مرتاض کو نظر آتے ہیں۔ کافر کفر
کی تعلیم اور دھوکا دیتے ہیں۔ يُوَسْوِسُ فِي صُدُورِ النَّاسِ مِنَ الْجِنَّةِ وَالنَّاسِ ۔ اور مومن ایمان کی تعلیم اور یقین دلاتے ہیں۔ الَّذِينَ أَنْعَمَ اللَّهُ عَلَيْهِمْ مِّنَ النَّبِيِّينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَحَسُنَ أُولَئِكَ رَفِيقًا ۔
بعض مذہبی مادہ پرست کہتے ہیں کہ مرنے کے بعد ارواح کو عالمِ شہادت سے کوئی علاقہ نہیں رہتا۔ نہ فاتحہ، نہ درود، نہ ایصالِ ثواب، نہ مولود۔ ان کو ذاتِ بحت سے تو علاقہ ہوتا ہی نہیں۔ ارواحِ طیبہ کی برکت سے بھی محروم ہو جاتے ہیں۔ ترقی پا کر پیغمبر کی تعظیم چھوڑ دیتے ہیں۔ ان کی ترقی کا آخری درجہ دہریہ پن ہوتا ہے۔ أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ وَخَبَثِهِ ۔ (حکمتِ اسلامیہ صفحہ ۱۱ تا ۱۲)
بے شک ممکن ہے۔ معراج شریف میں حضرتِ حبیبِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے انبیاء سے ملاقات کی۔ ان کی امامت کی، انبیاء میں سے حضرت کے اجداد نے ”نعم الولد“ اور دوسرے انبیاء نے ”نعم الاخ“ کہا، موسیٰ علیہ السلام نے پچاس نمازوں کی تخفیف میں حضرت حبیبِ خدا کو مشورہ دیا، اور مدد دینی اور حضرت نے مدد حاصل کی۔ (تفسیر صدیقی سورۃ الفاتحہ)
دنیا میں کوئی شئی ضائع نہیں ہوتی۔ حرکت ہو یا سکون، نیکی ہو یا برائی، نہ فعل ضائع جاتا ہے نہ قول۔ عقلِ سلیم قبول و تسلیم نہیں کرتی کہ کوئی عمر بھر نیکی کرے اور تکلیف میں رہے، اور کوئی ساری زندگی ظلم و ستم کرے اور عیش و عشرت میں رہ کر مر جائے۔ کیا یہ دونوں برابر ہو جائینگے؟ ہرگز نہیں۔ نیک کو جزاء اور بد کو سزا ملنی چاہیئے۔ یہاں تو نہ ملی۔ ضرور ایک عالم ہے جس میں نیک کے ساتھ اس کی نیکی اور بد کے ساتھ اس کی بدی لپٹی رہے گی۔ موصوف کے ساتھ اس کی صفتِ لزوم کے ساتھ اس کا لازم ضرور رہیگا۔ دنیا میں دنیا کے لوازم کے ساتھ تھا، آخرت میں اُس کے اقتضاء کے مطابق۔
آخرت میں تن کو عذاب ہوگا یا روح کو؟ دنیا میں تن کو تکلیف ہوتی ہے یا روح کو؟ تن غریب بے ادراک ہے اس کو کیا تکلیف ہوگی۔ تن کے توسط سے روح کو تکلیف ہوتی ہے۔ پھر تو آخرت میں آخرت ہی کے تن کے توسط سے روح کو عذاب ہوگا۔ قدیم تن تو رہا نہیں پھر اس نئے تن کو کیوں جلایا جاتا ہے۔ ۱۲ سال کے پیشتر ایک شخص نے کسی کو قتل کیا تھا
تو کیا اُس شخص کو اس وجہ سے چھوڑ دینا چاہیئے کہ اس کا جسد تحلیل و تبدل سے نیا ہو گیا ہے؟ نہیں! ہرگز نہیں۔ عذاب و ثواب تو صاحبِ ادراک کو ہوتا ہے، اور وہ روح ہے۔ مگر توسطِ تن۔ کیا روح کو جو امرِ رب ہے عذاب ہوگا؟ دنیا میں روح کو جو امرِ رب ہے توسطِ تن تکلیف پیدا ہوتی ہے۔ تو آخرت میں بھلا عذاب کیوں نہ ہوگا؟ بھلا کونسی شئے ہے جو امرِ رب نہیں؟ کونسی شئے ہے جو امرِ ”کُنْ“ سے پیدا نہیں ہوئی اور مخلوقات سے نہیں، خواہ دفعی ہو خواہ تدریجی، جوہر ہو یا عرض، روح ہو یا تن۔
کیا بد لوگ آخرت میں آگ میں جلیں گے؟ اُن کو سانپ بچھو کاٹیں گے؟ ہاں ان کے اعمال کے وہاں مَثَل ہیں، ان صورتوں میں تمثّل ہونگے۔
کیا آخرت بھی ایک خواب ہے؟ نہیں، دنیا ایک خواب ہے۔ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے، اس کی تعبیر آخرت میں دیکھنی ہو گی۔ اعمال کے اقتضاءات مختلف صورتوں میں نمودار ہوں گے۔ دیکھو دنیا میں چور چوری کرتا ہے، چوری کا اقتضا ساہوکار کا دردِ دل بنتا ہے۔ کوتوالی والوں کی شکل میں تلاش میں نکلتا ہے۔ چالان و استغاثے کی صورت لیتا ہے۔ حاکم کی صورت میں سزا سناتا ہے۔ ہتھکڑیاں بیڑیاں بن کر لپٹتا ہے۔ بید بن کر پیٹھ پر پڑتا ہے، محبس بن کر قید کرتا ہے۔ (حکمتِ اسلامیہ صفحہ ۱۱۶، ۱۱۵)
جب ہر ایک اپنے رب سے راضی ہے اور ہر ایک سے اُس کا رب راضی ہے تو یہ تکلیف و رنج کیسا؟ اور عذاب و ثواب، رحمت و غضب کیسا؟ بات یہ ہے کہ تکلیف دو طرح پر ہے۔ ایک مخالفِ لذت و راحتِ علم
دوسری مخالفتِ عین۔ مخالفِ عین میں نہ رنج ملتا ہے نہ راحت اگر عین کا تقاضا رنج ہوا اور راحت کو آتی فرض کریں تو وہ عین معدوم ہو جائے گا۔ اور بقائے وجودِ عین، عینِ راحت اور اصلِ راحت ہے۔ بوڑھے کی آنکھوں سے برابر نظر نہیں آتا، ہاتھ پاؤں کام نہیں دیتے مگر جینے کی ہوس اس کو بھی ہے۔ قتل کی سزا سے قیدِ با مشقت ہزار بار بہتر۔ متقی کا اپنے نفس کو لذات سے روکنا کیا عذاب نہ تھا۔ پھر اس کو راحت ملی ہے تو عذاب کے بعد۔ عاصی کی آزادی ایک راحت تھی جس کے بعد تکلیف پہنچی۔ راحت بعد تکلیف اور تکلیف بعدِ راحت دونوں برابر ہیں؟ واہ! ایک کی تکلیف محدود ہے اور راحت غیر محدود، اور دوسرے کی راحت محدود اور تکلیف غیر محدود۔ نہیں جناب! دنیا کی پوری زندگی اہل جنّت آخرت کی زندگی ہے۔ نہ کچھ کم ہے نہ کچھ زیادہ ہے۔ (از تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۱۲۲، ۱۲۴)
رہائی تو کبھی نہ ہو گی۔ مگر تخفیفِ عذاب کے متعلق صوفیہ کا اختلاف ہے۔ بعض حضرات کا خیال ہے کہ احقاب یعنی زمانۂ عظیم گزرنے اور مکثِ طویل کے بعد خدائے تعالیٰ کا حبِّ ذاتی غضبِ عارضی پر غالب آئیگا۔ قالوا بلیٰ کام آئے گا دوزخیوں پر اُن کا عینِ ثابتہ منکشف ہو جائیگا۔ قدمِ رحمٰن دوزخ میں رکھے جائیں گے وہ قط قط کرے گی۔ سبقت رحمتی علیٰ غضبی کا ظہور ہو گا۔ شجرۃ الجریدہ اُگے گا۔ عذاب، نعیمِ خاص سے مبدل ہو جائے گا۔
بعض حضرات کا خیال ہے کہ جب عینِ ثابتہ میں علم ہی نہ تھا، دنیا میں نورِ ایمان پیدا ہی نہیں ہوا تو آخرت میں انکشاف کی کوئی صورت ہی نہیں۔ مَنْ كَانَ فِي هٰذِهِ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَىٰ وَأَضَلُّ سَبِيلًا ۔ جہلِ دائمی کا نتیجہ عذابِ ابدی ہے۔ خَالِدِينَ فِيهَا أَبَدًا ۔ بَدَّلْنَاهُمْ جُلُودًا غَيْرَهَا ۔ بہر حال جس کو ایمان نہیں اس کو امان نہیں۔ ایک حالت جاتی ہے تو دوسری حالت آتی ہے مگر انکشاف کی کوئی صورت نہیں۔ (حکمتِ اسلامیہ ص ۱۱۶)
کیا وعدہ خلافی اور خُلفِ وعید۔ یا خُلفِ وعید اور دھمکی کا خلاف کرنا، گناہ کو معاف کر دینا درست ہے؟ وعدہ خلافی عیب ہے، جو خدا کے لئے درست نہیں۔ اور خُلفِ وعید و معافی، صفاتِ حمیدہ سے ہے جو رحمت کا تقاضا ہے۔ جو خدائے تعالیٰ سے درست ہے، بلکہ اُس سے کمالِ رحمت نمایاں ہوتا ہے۔ کیا خُلفِ وعید، خلافِ خبرِ وعید و کذب نہیں ہے؟ نہیں تمہارے سمجھنے کی غلطی ہے۔ وعید میں استحقاقِ عذاب ہے نہ کہ خبرِ عذاب۔ (از تمہیدات شرح فصوص الحکم ص ۱۲۲)
یہ ہم نے پہلے بیان کیا ہے کہ دنیا دار العمل ہے۔ اچھے کام کرنے والے یعنی مسلم تو اپنے نیک اعمال کی جزا پائیں گے۔ اور بُرے کام کرنے والے مسلم بھی دو قسم کے ہیں: ۱۔ تائب، ۲۔ غیر تائب۔ اگر توبہ کی ہے تو ان کو بغیر کسی عذاب کے نجات۔ غیر تائب کی نجات
کی دو صورتیں ہیں۔ یا تو وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی شفاعت سے نجات پائیگا، یا پھر اپنے اعمال کی کچھ نہ کچھ سزا پا کر نجات پائیگا۔
اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ وَبِمَغْفِرَتِكَ مِنْ عُقُوبَتِكَ وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ۔ اَللّٰهُمَّ أَرِنِي حَقَائِقَ الْأَشْيَاءِ كَمَا هِيَ۔ تَوَفَّنِي مُسْلِمًا وَأَلْحِقْنِي بِالصَّالِحِينَ۔
کیا شفاعت حق ہے؟ اس سے تو گناہ بے کار جائیگا؟ کیا الحبّ فی اللہ ایک اعلیٰ عمل نہیں؟ کیا اس کا خالی جانا ممکن ہے؟ کیا کمزور اثر، قوی اثر کے مقابل کالعدم نہیں ہو جاتا؟ إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ ۔ اور أُولَئِكَ يُبَدِّلُ اللَّهُ سَيِّئَاتِهِمْ حَسَنَاتٍ ۔
قرآن شریف میں ہے: ”قَالُوا يَا أَبَانَا اسْتَغْفِرْ لَنَا ذُنُوبَنَا إِنَّا كُنَّا خَاطِئِينَ“ انہوں نے کہا: ابا جان! ہمارے گناہوں کے لئے دعائے مغفرت کیجئے۔ بے شک ہم خطا کار تھے۔ ”قَالَ سَوْفَ أَسْتَغْفِرُ لَكُمْ رَبِّي إِنَّهُ هُوَ الْغَفُورُ الرَّحِيمُ“ (یوسف)، کہا: میں عنقریب اپنے رب سے تمہارے لئے مغفرت طلب کرونگا وہی ہے غفور الرحیم۔
ان آیتوں پر غور کرو اگر توبہ میں صرف استغفار کرنا کافی ہوتا تو یعقوب سے دعائے مغفرت و شفاعت کے لئے کیوں درخواست کی جاتی۔
بخاری شریف میں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: لِكُلِّ نَبِيٍّ دَعْوَةٌ مُسْتَجَابَةٌ يَدْعُو بِهَا
وَأُرِيدُ أَنْ أَخْتَبِئَ دَعْوَتِي شَفَاعَةً لِأُمَّتِي فِي الْآخِرَةِ ۔ ہر ایک نبی کی ایک دعائے مستجاب ہے اور میں چاہتا ہوں کہ اپنی دعائے مستجاب کو آخرت میں اپنی امت کی شفاعت کے لئے رہنے دوں۔
پیغمبر صلی اللہ علیہ وسلم سے جس قدر ربط قوی ہو گا اُسی قدر جلد نجات ہو جائے گی۔ کیا شفاعتِ پیغمبر کفارۂ جناب عیسیٰ علیہ السلام سے مشابہ نہیں؟ کفارہ کی رو سے جناب معصوم عیسیٰ علیہ السلام نے خود عذاب بھگت لیا (جو لَا تَزِرُ وَازِرَةٌ وِزْرَ أُخْرَىٰ کے خلاف ہے)۔ یہاں الحبّ فی اللہ کی وجہ سے امیدِ نزولِ رحمتِ الٰہی ہے۔
ہاں اُن کو بڑی مشکل ہے جن کو النَّبِيُّ أَوْلَىٰ بِالْمُؤْمِنِينَ مِنْ أَنْفُسِهِمْ پر ایمان نہیں، محبت نہیں، ربط نہیں۔ جو شفاعت کے منکر ہیں البتہ وہ شفاعت سے محروم رہینگے اور جو رات دن یہ دعا کرتے ہیں: اَللّٰهُمَّ إِنِّي أَسْأَلُكَ حُبَّكَ وَحُبَّ مَنْ يُحِبُّكَ وَحُبَّ عَمَلٍ يُقَرِّبُنِي إِلَيْكَ ، انہی کے لئے شفاعت بر حق ہے۔
کیا قیامت میں خدائے تعالیٰ کا دیدار ہوگا؟ یہ تو اس کی تنزیہِ ذات کے خلاف ہے۔ لَا تُدْرِكُهُ الْأَبْصَارُ وَهُوَ يُدْرِكُ الْأَبْصَارَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ (انعام) ”لوگوں کی آنکھیں اس کو ادراک اور احاطہ نہیں کر سکتیں اور وہ لوگوں کی آنکھوں کا ادراک کرتا ہے، اور وہ نہایت باریک بین اور بڑا ہی باخبر ہے۔“ اس آیت سے جو نفی کی گئی ہے وہ ادراکِ ذاتِ کنہ و علیٰ نہجِ احاطہ ہے
ایک دوسری آیت: وُجُوهٌ يَوْمَئِذٍ نَاضِرَةٌ إِلَىٰ رَبِّهَا نَاظِرَةٌ یعنی قیامت کے دن بعض لوگوں کے چہرے تروتازہ ہونگے، اپنے رب کو دیکھتے ہونگے۔ ایک اور جگہ ہے: كَلَّا بَلْ رَانَ عَلَىٰ قُلُوبِهِمْ مَا كَانُوا يَكْسِبُونَ كَلَّا إِنَّهُمْ عَنْ رَبِّهِمْ يَوْمَئِذٍ لَمَحْجُوبُونَ ۔ ہرگز نہیں بلکہ ان کے دلوں پر زنگ آ گیا ہے (یہ کیوں؟) یہ ان کے کرتوت کا نتیجہ ہے۔ اس سیاہ دلی کا اور کیا نتیجہ نکلا؟ ہرگز نہیں بلکہ یہ لوگ قیامت کے دن اپنے رب سے حجاب میں رہنگے۔ یعنی خدا کو دیکھ نہ سکیں گے۔
اصل یہ ہے کہ خدائے تعالیٰ کی دو قسم کی تجلیات ہوتی ہیں: (۱) تجلیِ ذاتی: جس کو کوئی دیکھ نہیں سکتا، اور یہ مرتبۂ احدیت سے متعلق ہے جہاں دوئی کی گنجائش نہیں۔ اس مرتبہ میں ”میں اور تو“ کا دخل نہیں، یہ مرتبہ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ کا ہے۔ (۲) دوسری تجلی اسماء و صفاتِ الٰہی کی ہے، اس کا مقام واحدیت ہے۔ عالمِ مثال اس سے متعلق ہے۔ بعض نادان جو عالمِ مثال سے بالکل ناواقف ہیں وہ مطلقاً دیدارِ الٰہی سے انکار کرتے ہیں۔ ان لوگوں کے دیدارِ الٰہی سے محروم رہنے سے ہم کو کیا انکار ہے۔ جو یادِ الٰہی کا حق ادا نہیں کرتے بے شک ان کو دیدارِ الٰہی نہ ہوگا۔ مَنْ كَانَ فِي هٰذِهِ أَعْمَىٰ فَهُوَ فِي الْآخِرَةِ أَعْمَىٰ ، جو یہاں کا اندھا وہ وہاں کا بھی اندھا۔
یہ بات یاد رکھنے کے قابل ہے: یہاں جتنا اعتقاد اور علم ہو گا اتنا ہی قیامت میں شہود ہو گا۔
دنیا دار العمل ہے۔ اپنی علمی ترقی جس قدر ہو سکے کئے جاؤ۔ ہم کو ہیولانی خیال رہنا چاہیئے۔ جو صورت سامنے آئی اس سے انکار نہ کرنا چاہئیے۔؎
مسجد میں رہو تو تم کو میں مانتا ہوں / مندر میں چھپو تو تم کو میں جانتا ہوں
جس رنگ میں آؤ کچھ نہیں ہے پروا / اس ناز و ادا سے تم کو پہچانتا ہوں
غرض کہ انشاء اللہ تعالیٰ بروزِ قیامت ہم شرفِ دیدارِ الٰہی سے ضرور مشرف ہوں گے۔ والحمد للہ (حکمتِ اسلامیہ صفحہ ۱۱ تا ۱۲)
جب آدمی اس عالم سے عالمِ آخرت میں منتقل ہو جاتا ہے، وہاں کیا ہوتا ہے؟ ایک عالم کو دوسرے عالم پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے۔ جس پر بیتتی ہے اسی کو معلوم ہوتا ہے۔ وہ عالم تو مَالَاعَيْنٌ رَأَتْ وَلَا أُذُنٌ سَمِعَتْ وَلَا خَطَرَتْ عَلَىٰ قَلْبِ بَشَرٍ کا ہے۔ پھر بھی کچھ نہ کچھ کہنا ہی پڑتا ہے۔ ہمارے خیال میں اچھے لوگ کئی قسم کے ہوتے ہیں:
۱۔ انسانِ کامل، عبد اللہ
۲۔ موحد، عارف
۳۔ عاشق، صاحبِ محبت
۴۔ عابد، زاہد، متقی، پرہیزگار
ہمارے خیال میں ہر ایک کی جنت جدا ہے۔ ہم اپنے تخیل کے مطابق
ہر ایک کی جنت کو بیان کریں گے۔
سب سے پہلے زاہد، متقی، پرہیزگار کی جنت بیان کریں گے۔ انہوں نے اللہ کی جنت کی امید پر دنیا کے تمام خواہشات کو چھوڑا، قسم قسم کی تکلیفیں اٹھائیں۔ خدا نے بھی ان کا بدلہ ایسا دیا جو ان کی امیدوں سے زیادہ تھا۔ اس کا ایک خیالی منظر پیش کیا جاتا ہے:۔
باغ میں آراستہ جنت میں زاہدوں کے لئے ایک نہایت سرسبز باغ ایک اچھا خوبصورت مکان ہے۔ کئی درخت ہیں۔ اور پھل پھول بھی ہیں۔ عموماً دنیا میں بعض ایک موسم میں ہوتے ہیں اور دوسرے موسم میں دوسرے قسم کے پھول اور پھل ظاہر ہوتے ہیں۔ روشیں درست ہیں، فوارے چھوٹ رہے ہیں۔ پھلوں میں بعض پھل ہر وقت موجود رہتے ہیں: انجیر، کھجور، انار، آم، جام، موسمی، سیب، سنترہ، لال پیلے اور سبز موز موجود ہیں۔ منڈووں پر انگور کی بیلیں بھی چڑھی ہوئی ہیں۔ حیدرآباد کے شریفے اور اٹلی کے درخت بھی ہیں۔ غرض ہر قسم کے میوے ہیں اور اس کثرت سے ہیں کہ ڈالیاں جھکی جا رہی ہیں اور ٹوٹی پڑ رہی ہیں۔ اسی طرح پھولوں میں گلاب، کیوڑہ، چنبیلی، موتیا، موگرہ، چمپا، حنا، عنبر بیل، کچھ گھاس بھی ہے جس میں سے خوشبو نکلتی ہے جیسے خَس، عروسا۔ غرض ہر قسم کے پھول بھی اس باغ میں موجود ہیں۔
مکان بھی نہایت سجا ہوا ہے۔ آراستہ پیراستہ ہے۔ کم عمر خادم اور خادمات میووں کی کشتیاں اور پھولوں کی چنگیریں لئے کھڑے ہیں۔ دسترخوان بچھا ہوا ہے۔ دوسرے خادم کھانوں کو رکابیوں اور ڈشوں میں رکھتے جا رہے ہیں۔
کھانے بڑے خوش ذائقہ ہیں۔ ان کی خوشبو سے دل باغ باغ ہو جاتا ہے۔ رکابیوں پر شیرمال، باقرخانی، مختلف قسم کی چپاتیاں، پھلکے ہیں۔ تلے ہوئے مرغ اور بٹیر، تیتر، تلی ہوئی مچھلی رکھے ہوئے ہیں۔ شامی کباب، کوفتے، پسندے، دہی کی کڑھی، چکڑ کا سالن، کٹ، بگھارے بینگن، غرض مختلف مذاق والوں کے لئے مختلف قسم کے سالن اور کھانے ہیں۔ حیدرآباد کا پلاؤ اور ہندوستان کا متنجن بھی ہے۔ سموسے، ورقی سموسے، دہی میں پڑے ہوئے سموسے، بریانی، کری نفس، قسم قسم کے اچار بھی ہیں، جیسے آم کا اچار، لیمو کا اچار، اِملی کا اچار، رینڈوں کا اچار۔ کئی قسم کی چٹنیاں بھی ہیں: دہی کی چٹنی، ٹماٹے کی چٹنی، نورتن، رنجک۔ ان کے علاوہ میٹھے بھی ہیں: قلاقند، گلاب جامن، لڈو، پیڑے، سوہن پپڑی، برفی، بادام کا میٹھا، انڈوں کے لوز، بادام کی جالی، ڈبل کا میٹھا، خوبانی کا میٹھا، ان کے علاوہ اعلیٰ درجہ کے بلورین گلاسوں میں مختلف قسم کے شربت ہیں جیسے انناس، کیوڑہ، گلاب، بادام کا شربت، راس بیری، کوئلے کا شربت، لیمو کا شربت، انگور کا شربت، املی کا زلال، ان تمام چیزوں کو میز اور دسترخوان پر نہایت ہی سلیقے سے چنا گیا ہے۔ غرض کوئی کہاں تک کہے جو دل چاہتا ہے وہاں ان کو ملتا ہے، تیار ہے۔ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَشْتَهِي أَنْفُسُكُمْ وَلَكُمْ فِيهَا مَا تَدَّعُونَ نُزُلًا مِنْ غَفُورٍ رَحِيمٍ ۔
اس جنت میں ایک عابد زاہد تشریف رکھتے ہیں۔ ان کی بیوی بھی ہیں جو حورانِ بہشتی سے زیادہ خوبصورت اور قیمتی زیور سے زرق برق کپڑوں سے مزین دھجتا ہیں۔ جو بچے ان کے سامنے دنیا سے انتقال کر گئے تھے وہ سب
موجود ہیں۔ فرحت بخش ہوائیں چلتی ہیں۔ اور نہایت شیریں پانی کی نہریں بہتی ہیں۔ جدھر آنکھ اٹھا کر دیکھتے ہیں آنکھوں میں خوشی کی لہر دوڑ جاتی ہے۔ رنج و غم، درد دکھ سب کافور۔
کبھی دربارِ الٰہی میں حاضری ہوتی ہے اور ہر ایک کو اس کی صلاحیت کے مطابق دیدارِ الٰہی سے حصہ ملتا ہے۔؎
حسرتؔ جو مرے علم میں ہے جلوہ فگن آج / کل آئے گا وہ بن کے تماشا مرے آگے
دیدارِ الٰہی کے مقابل دوسری ساری لذتوں کو بھول جاتے ہیں۔ دربار سے واپسی پر زاہد کے چہرے پر ایک نورِ سکینہ نمایاں رہتا ہے۔ اس کی بیوی بچے دیکھ کر حیرت میں آ جاتے ہیں۔
قدیم دوست بھی اُن کے پاس آتے جاتے ہیں۔ عمدہ قالینوں کا فرش ہے۔ قیمتی صوفوں پر بیٹھ کر اللہ تعالیٰ کے عطایا کو بیان کرتے ہیں۔
دوسرا باغ عاشقوں کا ہے۔ ایک نہایت ہی پر فضا باغ اور ایک سنگِ سرخ کا اس میں مکان ہے۔ دیواروں پر طلائی کام ہے۔ جا بجا عود دان دھرے ہیں۔ کسی میں اگر جل رہا ہے، کسی میں عنبر ہے، کسی میں عود، کسی میں لوبان، مختلف قسم کی اگر بتیاں بھی سلگ رہی ہیں جس سے گلاب، مشک، عنبر وغیرہ کی خوشبو نکل رہی ہے۔ اس باغ میں بجائے آبِ روانی کے شراب کی نہریں بہہ رہی ہیں۔ عاشق بلوری گلاس سے شراب لیتا ہے اور پیتا جاتا ہے۔ مست ہو گیا ہے۔ ایک کنارہ پر پہنچ کر ایک چیخ مارتا ہے اور دوڑتا ہوا دوسرے کنارے پر پہنچتا ہے۔ وہاں پہنچ کر
پھر چیخ مارتا ہے کبھی نہایت دردناک آواز میں کچھ گاتا ہے۔ ارے یہ گوشت بھونے جانے کی بو کہاں سے آ رہی ہے؟ اسی کے پاس سے چیختا چیختا غریب لیٹ جاتا ہے۔ اس کے کپڑوں میں آگ لگ جاتی ہے۔ بے چارہ اُف اُف کرتا ہے۔ اور اس کے منہ سے آگ کے شرارے نکلتے ہیں اور نور میں مبدل ہو جاتے ہیں۔
اس کا عجیب حال ہے۔ خدا جانے کیا دیکھتا ہے۔ اور ایسے مچل کر لپٹتا ہے جیسے کسی کے صدقہ ہو رہا ہے۔ کبھی دوڑتا ہے، دوڑ کر بلائیں لیتا ہے۔ کبھی سجدے میں گرتا ہے اور ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے کسی کے پاؤں پڑ رہا ہے۔ اپنے آپ میں بڑبڑاتا ہے:؎
ہر رنگ میں تیرے خود نمائی / ہر اک ادا میں دلربائی
اس کے پاس نہایت ہی تجربہ کار خوش آواز گانے والے بھی ہیں اور کیا ہی اچھا گاتے ہیں۔ سبحان اللہ کیا تان لیتے ہیں۔ کیا درد بھری آواز ہے۔ کیا گا رہے ہیں:۔؎
الحمد للہ الحمد للہ کہتا ہوا کھڑا ہو جاتا ہے پھر وہی زور کے نعرے اور ادھر سے اُدھر، اُدھر سے ادھر دوڑنا۔ کبھی اچھلتا بھی ہے۔ اور ایسی سسکی کے ساتھ کہ گویا اس کا جسم گراں بار ہی نہیں۔ غزل پر غزل، ٹھمری پر ٹھمری سنتا ہے اور تھکتا نہیں۔ بڑی مشکل سے رکتا ہے۔ پھر لوٹ پوٹ کے گرتا ہے۔ ہچکیوں پر ہچکیاں کھاتا ہے۔ سماع ختم ہوتا ہے اور گانے والے چلے جاتے ہیں۔ تو خود گنگنانے لگتا ہے کبھی کوئی شعر، کبھی کوئی شعر:۔
کبھی یہ شعر پڑھتا ہے:۔
اس کے باغ اور مکان میں سب کچھ ہے مگر اسکی نظر میں سب ہیچ ہے۔ کھانے کی چیزوں کی طرف جاتا ہے جو نہایت خوش ذائقہ ہیں میوہ لیتا ہے وہ بھی اس کے دل کو نہیں بھاتا چکھتا ہے، تھوکتا ہے۔ اللہ اکبر کی چیخ لگاتا ہے۔ پھر وہی دوڑنا، بلائیں
لینا، صدقے ہونا، اور تو اور فرشتوں کو بھی یہ نظر نہیں آتا کہ وہ کیا دیکھتا اور کس کی بلائیں لیتا ہے اور کس کے صدقے ہو رہا ہے، اور وہ اس کو کچھ نہیں سمجھتے بلکہ صرف دیوانہ سمجھتے ہیں۔؎
وحشت رفع ہونے کے لئے شراب کے شیشوں کے شیشے خالی کرتا ہے اور کہتا ہے:۔؎
”موت پہلے ہی ذبح کر دی جا چکی ہے۔“ بیوی بچے سب ہیں، جو بعض دفعہ بیوی سے مخاطب ہو کر کہتا ہے: اجی! ذرا مجھ سے باتیں کرو۔ بیوی سنتی ہے اور اللہ کے احسانات بیان کرنا شروع کر دیتی ہے۔ مگر وہ جس کا دل ہی دیوانہ ہے، راحت ہے تو دیدار سے، وہی اس کا یارِ غمخوار و غمگسار ہے۔ چیختے چیختے کبھی ہنس بھی دیتا ہے۔ گویا اس کو دو جہاں مل گئے ہیں۔ پھر روتا ہے۔ آدمی کیا ہے اک تماشا ہے۔؎
کبھی زور سے نعرہ مارتا ہے: اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا وَالْحَمْدُ لِلّٰهِ كَثِيرًا وَسُبْحَانَ اللهِ بُكْرَةً وَأَصِيلًا ۔ اس کی ملاقات کے لئے ایک دوستِ قدیمی آتے ہیں، بمشکل سے دو چار باتیں کرتا ہے۔ اور اپنے سینے سے لگا لیتا ہے۔ وہ حضرت بھی چیخنے لگتے ہیں۔
آبِ رحمت سے وضو کرتا ہے۔ ”وَقُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ“، نماز پڑھتا ہے۔ نماز کے بعد درود شریف پڑھنے لگتا ہے تو اک گونہ آرام ہوتا ہے۔
ہوتا ہے۔ پھر ایک ولولہ اٹھتا ہے اور مرشد کے عالی شان مکان کی طرف دوڑتا ہے۔ وہاں مریدوں اور محبوں کا جمگھٹا لگا ہوا ہے۔ یہ بھی اُف اُف کرتا ہوا آگے بڑھتا ہے۔ تو سب لوگ ہٹ کر راستہ دے دیتے ہیں۔ مرشد کی صورت نظر آتے ہی بے اختیار دوڑتا ہے اور قدموں پر گر جاتا ہے۔ مرشد اس کو اٹھاتے ہیں۔ اپنے سینے سے لگاتے ہیں۔ اور فرماتے ہیں:۔ ”وَاصْبِرْ وَمَا صَبْرُكَ إِلَّا بِاللّٰهِ“۔ ”هُوَ الَّذِي أَنْزَلَ السَّكِينَةَ فِي قُلُوبِ الْمُؤْمِنِينَ لِيَزْدَادُوا إِيمَانًا مَعَ إِيمَانِهِمْ“۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے آگ پر گلاب پاشی کر دی گئی ہے۔ جب تک مرشد کے سامنے بیٹھتا ہے، خاموش اور اطمینان سے بیٹھتا ہے۔ پھر جب گھر آتا ہے تو ”پھر وہی جامہ دری اور وہی صحرا ہو گا“ کا مصداق ہو جاتا ہے۔ زندگی بھر آرام نہیں ملا:۔؎
مرنے کے بعد بھی آرام سے کچھ کام نہیں۔؎
اے محبت ! تو سراپا بے قراری ہے۔ مگر اس کے ساتھ لذتِ داری بھی ہے:۔؎
پھر ایک نعرہ مارتا ہے:۔
چیختے چیختے ، چلّاتے چلّاتے آنکھ بند کر لیتا ہے ۔ کیا دیکھتا ہے کہ حُسن و جمال کا ایک مظہرِ اتم سامنے کھڑا ہے ۔ کیا رنگ ہے ۔ رخساروں میں ہلکی سرخی ، سر کے بال سیاہ عنبر بُو ، پیشانی کشادہ درخشاں ، باریک کمانی دار ابرو ، آنکھیں بڑی بڑی بادامی ، اس میں سُرخ ڈورے ، پتلے پتلے ہونٹ ، بات کرتے ہیں تو گویا پھول جھڑتے ہیں ۔ سانس لیتے ہیں تو پھولوں کی مہک آتی ہے ۔ تبسم مرہمِ قلبِ عاشقان ، شفاف روشن بتیسی جیسے موتیوں کی لڑی ، صراحی دار گردن ، پتلی پتلی انگلیاں ، ہاتھ میں یدالله فوق ایدیھم کا انداز ، سینہ کشادہ ، ابھرا ہوا ، کمر سڈول ، ساقِ سیمیں یوم یکشف عن ساق ، ہاتھ حرکت کرتے ہیں تو گویا عاشقِ جانباز کے سینے میں خنجر ہے
کہ پیوست ہو جاتا ہے ۔ چلتے ہیں تو خرامِ ناز میں قیامت ہے کہ ٹھوکریں کھا رہی ہے ۔ مسکرا دیتے ہیں، کبھی ہنس دیتے ہیں تو ایک بجلی ہے کہ گر گئی ۔
دیکھتے ہی قدموں پر گر جاتا ہے ۔ قدموں پہ سے اٹھا لیتے ہیں ۔ فرماتے ہیں رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ وَرَضُوا عَنْهُ ۔ پھر قدموں پر گرتا ہے ، پھر اٹھا لیتے ہیں ۔ اور فرماتے ہیں يُحِبُّونَهُمْ كَحُبِّ اللَّهِ وَالَّذِينَ آمَنُوا أَشَدُّ حُبًّا لِلَّهِ ۔ صدقے ہوتا ہے ، طواف کرتا ہے تو فرماتے ہیں لَا تَحْزَنْ إِنَّ اللَّهَ مَعَنَا ۔ پھر آنکھ کھولتا ہے اور چلّا اٹھتا ہے ۔ نہ آنکھ بند کرنے میں راحت نہ کھولنے میں سکون ۔
آخر یہ مصیبت کب تک؟ تمہاری فطرت جب تک ۔ نہ فطرت قابلِ انتقال ، نہ عشق قابلِ زوال ۔ لَا تَبْدِيلَ لِخَلْقِ اللَّهِ ذٰلِكَ الدِّينُ الْقَيِّمُ ۔ ہزار بار انا لیلیٰ کہو ، پھر ہوش آئے گا تو جو پہلے تھے وہی رہو گے ۔ جس کام کے لئے پیدا ہوئے ہو وہی بنتے رہو گے ۔ عاشق کہتا ہے توبہ ، توبہ! غیب سے آواز آتی ہے کیا ہم تجھ پر ظلم کر رہے ہیں؟ کیا تو اس بات پر تیار ہے کہ
سابقہ حالت پر عود کر دیا جائے؟ نہیں! جی نہیں! لَا وَاللَّهِ، كَلَّا وَاللَّهِ، اللَّهُ أَكْبَرُ، رَضِينَا بِمَا حَلَا وَمَرَّا ۔ اس توبہ سے بھی توبہ کرتا ہوں ۔
ایک اور باغ ہے جس میں عالی شان سنگِ مرمر کا مکان ہے ۔ کیا اچھا سنگِ مرمر ہے نہ داغ نہ دھبہ، باغ میں بجائے پانی کے دودھ کی نہریں بہہ رہی ہیں ۔ اس مکان میں روشنی کا بڑا ہی انتظام ہے ۔ مختلف قسم کے کنول اور گلوب ہیں ۔ گلوب کے رنگ قسم قسم کے ہیں ۔ سبز ، سرخ ، نیلا ، اودا ، روشنی بڑی ٹھنڈی ہے ۔ دیکھنے والوں کے دل کو بڑی راحت ملتی ہے اس باغ اور مکان کے اندر جانے والے کا دل باغ باغ ہو جاتا ہے ۔ اس باغ میں ایک سبزہ زار ہے ۔ نہایت ہرا بھرا ہے ۔ مگر یہ کیا؟ جو اس میں داخل ہوتا ہے اس کے تن بدن میں ایک سنسنی پیدا ہوتی ہے ۔ اور دماغ چکر کھانے لگتا ہے ۔ جو لکھا پڑھا تھا سب بھول جاتا ہے ۔ دوسرے لوگوں کو تو کیا خود اپنے آپ کو بھی بھول جاتا ہے ۔ ایک بے خودی اور خود فراموشی اس پر چھا جاتی ہے ۔ اور کچھ ایسی باتیں کرتا ہے کہ عام لوگ اس کو کفر و شرک سمجھتے ہیں ۔
وہ چوطرف پھرتا ہے اور وَهُوَ مَعَكُمْ أَيْنَ مَا كُنْتُمْ پڑھتا ہے خود کو دیکھتا ہے اور وَفِي أَنْفُسِكُمْ أَفَلَا تُبْصِرُونَ پڑھتا ہے کھڑے رہ کر گھومتا ہے فَأَيْنَمَا تُوَلُّوا فَثَمَّ وَجْهُ اللَّهِ پڑھتا ہے ۔ ایک ایک پھول کو توڑتا ہے ۔ سونگھ سونگھ کر کہتا ہے ۔ کیا یہ گلاب ہے
یا چنبیلی یا گلِ حنا ہے ۔ ان پھولوں میں نہ گلاب کی بو ہے نہ چنبیلی کی اور نہ کسی اور پھول کی، ایک ہوش رُبا خوشبو ہے ، ہر ایک پھول سے ایک جدا ہی مہک آتی ہے ۔ پھل توڑتا ہے اور چکھتا ہے تو عام میووں کا مزا نہیں ۔ ایک جدا ہی ذائقہ ہے ۔ ان پھولوں کی خوشبو اور ان میووں کے مزے سے حیرت دامن گیر ہوتی ہے ۔ بیوی بچے بھی ساتھ ہیں ۔ بیوی سے گفتگو کرتا ہے اور اثنائے گفتگو میں تھوڑی دیر کے لئے خاموش ہو جاتا ہے ۔ پھر اللہ اکبر کہتا ہے ۔ اور ہوش میں آ جاتا ہے ۔ بیوی پوچھتی ہیں، آپ کہاں تھے؟ وہ مسکرا کر جواب دیتا ہے ۔ میں تو یہیں تھا ۔ اچھا تو بولو کیا بول رہے تھے ۔ بیوی ان کی باتوں پر ہنستی ہے ، اور کہتی ہے ۔ یہ کہہ رہی تھی کہ میں اور خدا کے احسانات کا شکریہ، چھوٹا منہ اور بڑی بات ۔ لہٰذا یا اللہ ادائے شکر میں، میں تجھ کو اپنا وکیل کرتی ہوں تیرے احسانات بڑے ہیں ۔ تو میرا وکیل بھی بہت بڑا ہے ۔ میاں ہنستے ہیں اور کہتے ہیں شاد باش، ماشاء اللہ ۔
کھانے پینے سے فارغ ہوتا ہے اور ایک یک تارہ لے کر بیٹھتا ہے اور مضراب سے ٹن ٹن کی آواز آتی ہے ۔ اور یہ شعر گنگناتا ہے :۔
دن میں پانچ مرتبہ مرشد کے محل میں جاتا ہے ۔ اور ان کے ساتھ دربارِ خاص میں داخل ہوتا ہے ۔ اور عزتِ دیدار سے سرفراز ہوتا ہے ۔ رونا دھونا اُس کے پاس نہیں پھٹکتا ۔ شادی اور خرّمی کی روشنی اُس کے در و دیوار سے نکلتی ہے ۔
بعض دفعہ نماز پڑھتا ہے ۔ کھڑا ہے تو کھڑا ہی ہے ، رکوع میں ہے تو رکوع ہی میں ۔ سجدے میں پڑا ہے تو اُسی میں ۔ بڑی مشکل سے نماز ختم کرتا ہے ۔ نماز سے فارغ ہوتا ہے تو یہ نغمہ سرا ہوتا ہے :۔
کبھی کہتا ہے: أَلَا كُلُّ شَيْءٍ مَا خَلَا اللَّهَ بَاطِلٌ ۔ بعض دفعہ کمبل اوڑھ کر لیٹ جاتا ہے اور بیوی ڈھونڈتی ہیں ۔ کمبل ہے نہ کمبل پوش ۔ ہوشیار ہوتا ہے تو کمبل بھی موجود ہے ۔ اور کمبل پوش بھی ۔ یہ مکان محلۂ حیرت ہے ۔ کبھی فنا کا دور ہوتا ہے تو کبھی بقا کا ۔ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ ۔
ایک اور نہایت ہی عالیشان باغ ہے اور اس میں موتی کا بہترین مکان ہے ۔ اس سے پہلے کے دوسرے باغوں میں جو کچھ تھا وہ اس میں موجود ہے پھول بھی ہیں ، پھل بھی ہیں ، کھانے پینے کی تمام چیزیں ہیں ۔ آرائش اور دوسری زیب و زینت کی چیزیں بھی ہیں تخت ہیں ، صوفے ہیں، کرسیاں ہیں ۔ کیا چیز ہے اس گھر میں نہیں ہے ۔ باہمہ اور بے ہمہ، کج دار و مریز
اس کا ہے ۔ یہ مقام عبد اللہ کا ہے ۔ اس میں کیا نہیں ہے؟ علم ہے، معرفت ہے ، توحید ہے، عشق و محبت ہے ۔ آدمی کیا ہے کمالاتِ مجسمہ، کانِ مجسمۂ ظلمات کا پتلا ہے ۔ گھر میں بیوی بچے بھی ہیں، بیوی سے محبت ہے اور بچوں پر شفقت ہے ۔ اس بڑے باغ کے اندر سینکڑوں ہزاروں باغیچے اور گھر ہیں ، جن میں اس کے معتقدین ، مریدین بھی رہتے ہیں ۔ کھانے پینے اور دوسرے ضروریات کی افراط ہے ۔
عبد اللہ اپنے شیوخِ طریقت سے بھی ملتا رہتا ہے ۔ ہر گھڑی دربارِ الٰہی میں اس کی بار ہوتی ہے ۔ خدائے تعالیٰ کسی کو کچھ دینا چاہتا ہے تو اسی کے ہاتھ سے دلواتا ہے ۔ اس پر صادق آتا ہے کہ وہ خدا کا ہاتھ پاؤں بن گیا ہے ۔ دربارِ الٰہی سے دربارِ محمدیؐ کو اور دربارِ محمدیؐ سے جو جو احکامات جاری ہوتے ہیں اسی کے توسط سے جاری ہوتے ہیں ۔ اس کا کام ہے سردارِ انبیا کے تخت کے پاس مورچل لے کر کھڑے رہنا اور مرکزِ نبوت پر ہلاتے رہنا اور یہ پڑھتے رہنا۔
عبد اللہ مذکور نہ صرف ایک بڑے سے باغ کے مالک ہیں بلکہ وہ بہت بڑے جاگیردار بھی ہیں ۔ جاگیر بھی اتنی بڑی ہے کہ انہوں نے دوسروں کو چھوٹی چھوٹی جاگیریں دے رکھی ہیں ۔ یہ لوگ کون ہیں؟ اُن کے خلفا ہیں ۔ ہر خلیفہ کے پاس کئی کئی باغ ہیں جن میں ان کے مرید رہتے ہیں ۔ یہ باغ
بھی ہر طرح آراستہ و پیراستہ ہیں ۔ ضروریاتِ زندگی بہ کثرت و با افراط ہیں ۔ یہ لوگ اکثر اپنے مرشد کے پاس ھو حق میں شریک رہتے ہیں ، اور ان کے توسط سے دربارِ الٰہی اور دوسرے درباروں میں حاضر ہوتے ہیں ۔
عبد اللہ کا مقولہ ہے :۔
عبد اللہ کے اطراف عاشقوں، عارفوں، عباد اللہ کا جمِ غفیر رونق دہِ مجلس ہوتا ہے ۔ ایک صاحب آتے ہیں ۔ جن کے ہاتھ میں دف ہوتا ہے ۔ وہ اپنے ایقاع یعنی تال کا کمال دکھاتے ہیں ۔ کیا لے ہے کیا تناسب ہے ۔ کبھی اکہرا کبھی دوہرا ۔ یہ تال کیا ہے ۔ سراپا جمال ہے ۔ پھر نغمۂ داؤدی میں یہ ٹھمری الاپتے ہیں :۔
سامعین کی آنکھوں میں شادی و خرّمی کی سُرخی دوڑ جاتی ہے اور وہ جب یہ کہتا ہے :۔
عبد اللہ اٹھتے ہیں اور ادھر سے اُدھر ٹہلتے ہیں ۔ ہاتھ میں ایک ریشمین دستی ہے ۔ مسکراتے جاتے ہیں اور دستی ہلاتے جاتے ہیں ۔ چھوٹے چھوٹے قدم بھی ڈالتے ہیں ۔ اپنے دوستوں کو دیکھتے بھی جاتے ہیں اور مسکراتے بھی جاتے ہیں ۔ ان کی ہر ادا سے محبت ظاہر ہوتی ہے ۔ ان کی دستی
ہلانے ، ٹھمکنے پر ناز و ادا تصدق ہو رہے ہیں ۔ وہ خدا پر تصدق ہو رہے ہیں اور سب ان کے حرکات و سکنات پر ۔ جب گانے والے صاحب یہ شعر پڑھتے ہیں :۔
تو جناب عبد اللہ کبھی جھکتے ہیں ، کبھی سیدھے ہوتے ہیں، کبھی دونوں ہاتھ پھیلا کر یا اونچے کر کے ایک ہی جگہ کھڑے رہ کہ چکر کاٹتے ہیں اور سامعین ھُو حق کے نعرے لگاتے ہیں ۔ مجلس ختم ہوتی ہے تو دستی سے منہ اور گلا پونچھتے ہیں ۔ وہ بیٹھتے ہیں تو سب بیٹھ جاتے ہیں ۔
نہایت باریک کمبل کی جائے نماز بچھی ہوئی ہے ۔ نہایت خشوع و خضوع سے نماز پڑھتے ہیں ۔ کیا اطمینان ہے ۔ کیا حضورِ قلب ہے ۔ صاحبِ تمکین ، صاحبِ یقین ہیں ۔ اللہ اکبر کہتے ہیں اور دل وفورِ شادمانی سے مالا مال ہو جاتا ہے ۔ مختلف مذاق کے حضرات بھی ان کی اقتداء کرتے ہیں ۔
دوامِ حضور حاصل ہے ، عشق و محبت ان کا ایمان ہے ۔ خلوت میں جلوت میں محبوبِ رب العالمین ہیں ۔ منظورِ ختمِ المرسلین ہیں ۔ زندگی میں جہاں سے رحمتہ للعالمین کا قدم اٹھتا تھا وہیں ان کا قدم پڑتا تھا ۔ اسی اتباعِ نبوت سے ساری عزت و حرمت ملی ہے ۔ قُلْ إِنْ كُنْتُمْ تُحِبُّونَ اللَّهَ فَاتَّبِعُونِي يُحْبِبْكُمُ اللَّهُ ۔ پیغمبر کے سامنے سر جھکاتے ہیں تو سرفراز ہوتے ہیں ۔ وَمَا أَرْسَلْنَاكَ إِلَّا رَحْمَةً لِلْعَالَمِينَ کی تصویر ہیں ۔
سبحان الله الملك العظيم والصلاة والسّلام
عَلَى نَبِيِّهِ الْكَرِيمِ الْمَلِكِ الْحَقِّ الْمُبِينِ لَا إِلٰهَ إِلَّا اللَّهُ مُحَمَّدٌ رَّسُولُ اللَّهِ الصَّادِقُ الْوَعْدِ الْأَمِينُ وَالسَّلَامُ عَلَى جَمِيعِ الْأَنْبِيَاءِ وَالْمُرْسَلِينَ وَالصِّدِّيقِينَ وَالشُّهَدَاءِ وَالصَّالِحِينَ وَالْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ۔
(مأخوذ از چار نخستین)
[صفحہ سفید برائے اختتامِ کتاب / سرورقِ اختتامی]